• Columbus, United States
  • |
  • ٢٣ نومبر، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | سی-پیک

شام کے شہری انفراسٹرکچر پر صیہونی حکومت کے ح...

اقوام متحدہ میں ایران کے سفیر اور مستقل نمائندے نے شام کے شہری بنیادی ڈھانچوں پر صیہونی حکومت کے فضائی حملوں کو جنگی جرم قرار دیا ہے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق یہ بات امیر سعید ایروانی نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں شامی سیکورٹی سے متعلق ایک نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ شام کے کچھ حصوں میں غیر ملکی افواج کی غیر قانونی موجودگی نے دہشت گردانہ سرگرمیوں کے لیے اچھے حالات فراہم کیے ہیں اور اس سے بین الاقوامی امن و سلامتی کو خطرہ لاحق ہے۔ایرانی سفارتکار نے شام کے شمال مشرق میں غیر قانونی غیر ملکی طاقتوں کے حالیہ فضائی حملے اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 51 کے مطابق نہیں ہیں ۔ یہ حملے بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی سنگین خلاف ورزی ہیں۔ایروانی نے مزید کہاکہ اسرائیلی حکومت کے موجودہ حملے، خاص طور پر شام کے اہم شہری انفراسٹرکچر پر ٹارگٹ اور منظم حملے، بشمول 31 اگست کو حلب کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر حملہ، بین الاقوامی انسانی حقوق کی صریح خلاف ورزی اور جنگی جرم ہے۔اقوام متحدہ میں ایران کے سفیر اور مستقل نمائندے نے کہا کہ ہم اسرائیلی حکومت کی طرف سے شام کی ارضی سالمیت اور خودمختاری کی خلاف ورزی اور فضائی حملوں کے دہرانے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ایروانی نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا کہ وہ صیہونی حکومت کو انسانی حقوق کی ان خلاف ورزیوں اور بین الاقوامی امن و سلامتی کو خطرے میں ڈالنے والے جرائم کا جواب دینے کے لیے مجبور کرے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

کیلیفورنیا میں منکی پاکس کے باعث امریکہ کی پ...

لاس اینجلس(شِنہوا)امریکہ کی ریاست کیلیفورنیا میں منکی پاکس کے باعث ملک میں رواں سال کی پہلی موت کی تصدیق ہو گئی ہے۔

لاس اینجلس کے محکمہ صحت عامہ اور امریکہ میں امراض پر قابو و انسداد کے مراکز(سی ڈی سی) نے تصدیق کی ہے کہ لاس اینجلس کے رہائشی کی موت منکی پاکس انفیکشن کے باعث ہوئی ہے۔

محکمہ صحت عامہ لاس اینجلس کے ایک بیان کے مطابق اس رہائشی کی قوت مدافعت شدید کمزور تھی اور اسے ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

محکمہ کی طرف سے رازداری اور ذاتی معلومات کے تحفظ کی ضرورت کا حوالہ دیتے ہوئے متاثرہ فرد کے بارے میں عمر، جنس یا نسل سے متعلق مزید کوئی معلومات جاری نہیں کی گئی ہیں۔

محکمہ نے کہا کہ ایسے افراد جن کی قوت مدافعت شدید کمزور ہے ان کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے کہ وہ جلد ازجلد طبی نگہداشت اور علاج کیلئے رجوع کریں اور بیماری کے دوران طبی عملہ کی نگرانی میں رہیں۔

امریکہ میں منکی پاکس سے ہونیوالی یہ پہلی موت ہے۔

۱۵ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

امریکی پولیس ایجنسیوں کی جانب سے فون کے ذریع...

نیو یارک(شِنہوا)امریکہ کی پولیس ایجنسیاں، سرچ وارنٹ کےبغیر لوگوں کی نقل و حرکت کا پیچھا کرنے کے لیے ایک نامعلوم  مشکوک فون ٹریکنگ آلہ استعمال کر رہی ہیں۔

ایسوسی ایٹڈ پریس کی طرف سے حاصل کردہ سرکاری ریکارڈ اور ای میلز کے مطابق، پولیس نے 25کروڑ موبائل ڈیوائسز سے اربوں کی تعداد میں ریکارڈز تلاش کرنے کے لیے "فوگ رویل" کا استعمال کرتے ہوئے لوگوں کے مقامات کے تجزیے کے لیے ڈیٹا کا استعمال کیا جسے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے پیٹرنزآف لائف کا نام دیا جاتاہے۔رپورٹ کے مطابق ورجینیا میں قائم فوگ ڈیٹا سائنس ایل ایل سی کی جانب سے فروخت کی گئی اس ایپلیکیشن کو ہر موبائل ڈیوائس کی اشتہاری آئی ڈیز اور تفویض کردہ منفرد نمبروں کے ذریعے ڈیوائسز کا مقام معلوم کرنے کے لیے استعمال کیاجاتا ہے،جس کی مدد سے فون ڈیوائس استعمال کرنے والوں کو ان کے گھروں یا کام کی جگہوں پر ٹریس کیا جاسکتا ہے، جس سے پولیس کو پیٹرنزآف لائف کا تجزیہ کرنے میں مدد ملتی ہے۔

نجی زندگی کے تحفظ  کے حامیوں نے تشویش کا اظہارکرتے ہوئے اسے ملکی آئین کی چوتھی ترمیم کی خلاف ورزی قراردیا ہے جس میں بلاجواز تلاش اورضبطگی سے تحفظ فراہم کیا گیا ہے۔

۱۵ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ایتھوپیا، 2 مختلف فضائی حملے، 10 افراد ہلاک...

ایتھوپیا کے علاقے ٹیگرے میں 2 مختلف فضائی حملوں میں 10 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ترک میڈیا کے مطابق میکیلے میں واقع آئیدر ہسپتال کے سربراہ ڈاکٹر کیبروم گیبریسیلاسی نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ آج صبح ٹیگرے کے مرکزی شہر میکیلے میں فضائی حملے کئے گئے۔ حملوں کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔ زخمیوں میں سے 3 کی حالت نازک ہے۔حملوں کے بارے میں حکومت کی طرف سے تاحال کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

بیروت میں خاتون نے بہن کے علاج کے لیے بینک ل...

لبنان کے دارالحکومت بیروت میں خاتون نے بہن کے علاج کے لیے بینک لوٹ لیا۔غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق سالی حافظ نامی خاتون نے بینک لوٹنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر لائیو اسٹریم (براہ راست ) شیئر بھی کی۔اس ویڈیو میں انھیں بینک میں داخل ہوتے ہوئے اور چیختے ہوئے سنا جاسکتا ہے۔ سالی حافظ نے بتایا کہ وہ رقم حاصل کرنے بینک میں آئی ہیں اور ان کی بہن کینسر کیباعث اسپتال میں زیرعلاج ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ وہ کسی کو قتل کرنے یا فائرنگ کرنے یہاں نہیں آئیں اور ان کا مطالبہ صرف اپنے حقوق کا حصول تھا۔اس واقعے کے بعد انھوں نے ایک ٹی وی چینل کو انٹرویو میں بتایا کہ انھوں نے بینک سے 13 ہزار ڈالر حاصل کرلئے اور اس برانچ میں ان کے خاندان کے 20 ہزار ڈالر جمع تھے۔انھوں نے یہ بھی بتایا کہ ان کیبہن کے علاج کے لیے 50 ہزار روپے کا خرچہ آرہا ہے۔سالی حافظ نے یہ بھی بتایا کہ انھوں نے ڈکیتی کے لیے اپنے بھانجے کے کھلونا پستول کا استعمال کیا۔ڈکیتی کے بعد سالی حافظ اپنے ساتھیوں کے ہمراہ بینک کی پچھلی طرف سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

عمان میں بھارتی طیارے میں اڑان بھرنے کی تیار...

عمان کے دارالحکومت مسقط سے اڑان بھرنے کی تیاری کرنے والے ایئر انڈیا کے طیارے کے انجن میں آگ لگ گئی، جس کے نتیجے میں چند مسافر معمولی زخمی ہوگئے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق عمان کے درالحکومت مسقط کے ہوائی اڈے پر بھارتی شہر کوچی کے لیے اڑان بھرنے کی تیاری کرنے والے مسافر طیارے کے انجن میں آگ لگ گئی اور عمان ٹی وی پر نشر ہونے والے فوٹیج میں جہاز سے دھواں اٹھتا ہوا دیکھا جا سکتا ہے۔ایئر انڈیا نے اپنے بیان میں کہا کہ 141 مسافروں میں سے چند معمولی جھلس گئے ہیں جبکہ کاک پٹ میں آگ لگنے سے متعلق کوئی وارننگ نہیں تھی تاہم دھواں دوسرے طیارے سے دیکھا گیا۔بیان میں کہا گیا ہے کہ جب طیارہ ٹیک آف کے لیے رن وے پر تھا تو ایک اور طیارے سے یہ دیکھا گیا کہ انجن سے دھواں اٹھ رہا ہے مگر کاک پٹ سے کوئی وارننگ نہیں تھی۔بھارتی کمپنی نے بیان میں مزید کہا کہ انتہائی احتیاط کے طور پر عملہ رن وے پر رک گیا اور جہاز کے انجن میں آگ بجھانے والے آلات کھول دیے گئے۔ایئر نڈیا ایکسپریس نے مزید کہا کہ ریلیف فلائٹ کے ذریعے مسافروں کو کوچی لے جایا جائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

سعودی عرب ،مصنوعی ذہانت کانفرنس میں چین کی خ...

سعودی دارالحکومت ریاض کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل کانفرنس سینٹر میں خودکار منی روبوبس شرکا کی دلچسپی کا باعث بن گئی ۔چینی کمپنی وی رائڈ کی تیار کردہ منی روبوس جدید شاہراہوں پر ڈرائیور کے بغیر سفر کرسکتی ہے۔سعودی خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق چین کی منی روبوبس جدید ریموٹ سینس آلات سے لیس ہے۔ ریاض میں آرٹیفشل انٹیلی جنس سمٹ کے شرکا اس میں دلچسپی لے رہے ہیں۔ اس کی فی گھنٹہ رفتار 40 کلو میٹر ہے۔ یہ ڈرائیور کیبن فری ہے۔ اس میں زیادہ سے زیادہ سواریوں کی گنجائش ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۵ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

سعودی عرب میں انفراسٹرکچر پراجیکٹس کے لیے 25...

سعودی عرب کی وزارت خزانہ نے نیشنل ڈیبٹ مینجمنٹ سینٹر کے انفراسٹرکچر منصوبوں پر عمل درآمد کے لیے 25 بلین ریال کی لاگت سے متعدد مقامی بینکوں کے ساتھ کئی مالیاتی معاہدوں پر دستخط کیے ہیں۔سعودی وزارت خزانہ کے ایک بیان کے مطابق انفراسٹرکچر کے منصوبے 2023 اور 2024 میں شروع ہوں گے۔سعودی وژن 2030 کے مطابق یہ سٹریٹجک بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کو فعال اور معاونت فراہم کرنے کے لیے وزارت کے مقصد کے حصے کے طور پر آتا ہے۔عالمی رئیل سٹیٹ کنسلٹنسی نائٹ فرینک کے مطابق مملکت انفراسٹرکچر اور رئیل سٹیٹ پروجیکٹس میں 4.13 ٹریلین ریال کی مجموعی سرمایہ کاری کے ساتھ دنیا کی سب سے بڑی تعمیراتی سائٹ بننے کی راہ پر گامزن ہے۔رئیل سٹیٹ فرم نے اندازہ لگایا ہے کہ 2030 تک ریاض کی آبادی 17 ملین تک پہنچ جائے گی جو آج تقریبا 7.5 ملین ہے۔ریاض نے 2016 میں مملکت کے نیشنل ٹرانسفارمیشن پلان کے آغاز کے بعد سے 104 بلین ڈالرمالیت کے رئیل سٹیٹ پروجیکٹس کی رونمائی کی ہے۔نائٹ فرینک مڈل ایسٹ ریسرچ کے سربراہ فیصل درانی نے عرب نیوز کو بتایاکہ وژن 2030 کے مطابق مملکت میں نیوم کی حیثیت ایک تاج کے جوہر کے طور پر ہے اور لوگ تاریخ کا حصہ بننے کے لیے بے تاب ہیں۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب آسانی سے تاریخ کی سب سے بڑی تعمیراتی سائٹ بن جائے گی کیونکہ مملکت میں پانچ لاکھ 55 ہزار رہائشی یونٹس، دو لاکھ 75 ہزار ہوٹلوں کی چابیاں، 4.3 ملین مربع میٹر سے زیادہ ریٹیل جگہ اور 6.1 ملین مربع میٹر سے زیادہ دفتری جگہ پر مشتمل ہے۔سعودی عرب کے ماحولیات، پانی اور زراعت کے وزیر نے جولائی میں ماحولیات، پانی اور زراعت کے نظام کے پانچ سالہ سرمائے کے پورٹ فولیو کے اندر پانی کے منصوبوں کے لیے 105 بلین ریال مختص کرنے کا اعلان کیا تھا۔پانچ سالہ کیپٹل پورٹ فولیو میں ایک ہزار 335 منصوبے شامل ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

سعودی عرب میں شوہر نے تشدد کی رپورٹ درج کران...

سعودی عرب میں شوہر نے بیوی کو تشدد کی رپورٹ درج کرانے پر قتل کردیا۔سعودی میڈیا کے مطابق الباحہ ریجن میں سعودی ٹیچر وفا الغامدی کو اس کے شوہر نے پولیس سٹیشن میں تشدد کی رپورٹ درج کرانے پر قتل کیا۔رشتہ داروں نے بتایا کہ سکول جانے سے قبل وفا الغامدی کو اس کے شوہر نے مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔ سکول جاتے ہوئے وفا نے پولیس سٹیشن میں اس کی رپورٹ درج کرائی تھی۔ رشتے داروں کا کہنا ہے کہ وفا الغامدی کے سکول سے گھر پہنچنے پر اس کے شوہر کو پولیس سٹیشن طلب کیے جانے کا پیغام ملا۔ اس پر وہ طیش میں آ گیا۔ اپنی اہلیہ کو کچن میں بند کرکے چھری سے کئی وارکیے۔وفا الغامدی کو زخمی حالت میں ہسپتال لے جایا گیا تاہم وہ کچھ دیر بعد دم توڑ گئیں۔ رشتہ داروں کا کہنا ہے کہ جب سے وفا الغامدی کی شادی ہوئی تھی تب سے ان کا شوہر کسی نہ کسی بات پر زدوکوب کرتا تھا اور یہ اس کا معمول تھا۔ وفا نے تنگ آ کر پہلی مرتبہ پولیس سٹیشن میں رپورٹ درج کرائی تھی۔رشتہ داروں کا کہنا ہے کہ پولیس کے گھر پہنچنے تک وفا الغامدی کا شوہر وہاں سے فرار نہیں ہوا۔ اس کی ذہنی حالت خراب تھی۔یاد رہے کہ پبلک پراسیکیوشن سعودی ٹیچر کے قتل کی تحقیقات کر رہا ہے۔ حقائق جاننے کے لیے پوچھ گچھ اور تفتیش جاری ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

سعودی عرب اور ایران مذاکرات سے خطے میں کشیدگ...

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے امید ظاہر کی ہے کہ سعودی عرب اور ایران کے درمیان جاری مذاکرات کی بدولت خلیجی خطے میں کشیدگی کم کرنے میں مدد ملے گی۔ عرب نیوز سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ سعودی عرب اور ایران کے درمیان شروع ہونے والے مذاکرات سمیت خطے میں بات چیت کے دیگر مواقع رنگ لائیں گے اور خلیجی خطے میں کشیدگی کم ہو جائے گی۔اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اس سے قبل بھی خطے میں بحرانوں پر قابو پانے کے لیے سعودی عرب اور یو اے ای کے کلیدی کردار کا ذکر کر چکے ہیں جبکہ اب بھی ان کا اشارہ اسی جانب ہے کہ سعودی عرب، یو اے ای اور خلیج کے دیگر ممالک یہ کردار ادا کر سکتے ہیں جن میں خوراک، موسمیاتی تبدیلیوں، توانائی کی قلت کے علاوہ شام، یمن، لیبیا کے تنازعات شامل ہیں جبکہ فسطین اور اسرائیل کے درمیان تنازع کا حل بھی ڈھونڈا جا سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مجھے یقین ہے کہ سعودی عرب، یو اے ای اور پوری خلیجی تعاون کونسل اپنے پڑوس میں قیام امن کے لیے متحرک ادا کرے گی کیونکہ شام، لیبیا، یمن اور دوسرے ممالک ان کے قریب ہی واقع ہیں۔انہوں نے کہا کہمیرے خیال میں شام، لیبیا اور یمن کے عوام پہلے ہی بہت زیادہ مسائل کا سامنا کر چکے ہیں اور میں سب س اپیل کرتا ہوں کہ مل کر مسائل کو حل کریں۔اقوام متحدہ کے جنرل سیکریٹری نے یہ امید بھی ظاہر کی کہ وسیع پیداوار کی صلاحیت رکھنے والے جی سی سی ممالک دنیا میں توانائی کے بحران کے خاتمے میں کردار ادا کریں گے۔لیبیا کی تازہ ترین صورت حال کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ جنگ بندی نظر نہیں آ رہی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت اس بات کا تعین کرنا مشکل ہے کہ سب سے بڑا مسئلہ کون سا ہے جس پر پہلے توجہ دی جائے تاہم سب کی کوشش یہی ہونی چاہیے کہ قیام امن کے لیے کام کیا جائے۔انہوں نے طرابلس میں ہونے والے حالیہ تصادم کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس کو فوری طور پر روکنے کی کوشش ہونی چاہیے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۵ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین ہمیشہ کرغزستان کا قابل بھروسہ ، بااعتماد...

ثمرقند(شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ نے کرغزصدر صدیر ژاپاروف سے ملاقات میں کہا کہ چین کرغزستان کا قابل بھروسہ ، بااعتماد دوست اور شراکت داررہا ہے اور ہمیشہ رہے گا۔

شی نے یاد دلایا کہ فروری میں انہوں نے اور ژاپاروف نے بیجنگ میں دوستانہ، گہرے اور عملی رابطوں کا آغاز کیا جس کے ذریعے بہت سے امور پر اتفاق رائے ہوا۔

شی نے کہا کہ چین آزادانہ طور پراپنی ترقی کی راہ اختیار کرنے، اپنی قومی آزادی، خودمختاری و سلامتی کے تحفظ میں کرغزستان کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔ چین کسی بھی بہانے کرغزستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرنے والی کسی بھی بیرونی طاقت کی مخالفت کرتا ہے۔

شی نے زور دیا کہ نئے حالات میں فریقین کو ایک دوسرے کی بھرپور حمایت میں اضافہ کرنا چاہئے اور فائدہ مند باہمی تعاون کو وسیع کرنا چاہئے ۔

انہوں نے فریقین پر زور دیا کہ وہ ترقیاتی حکمت عملی کو ہم آہنگ کرتے رہیں ۔ چین اور کرغزستان کے درمیان درمیانے اور طویل مدتی اقتصادی و تجارتی تعاون کے منصوبے پر ٹھیک طریقے سے عملدرآمد کریں ۔

چین کے صدر نے کہا کہ چین ۔کرغزستان ۔ ازبکستان ریلوے منصوبے کی چین حمایت کرتا ہے اور اس پر جلد کام کے آغاز کے لئے تیار ہے۔

شی نے کہا کہ چین کرغزستان میں سرمایہ کاری کرنے والے مزید چینی کاروباری اداروں کی حمایت کرتا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان افراد کے تبادلے اور اشیاء کی کسٹم کلیئرنس میں آسانیاں لائے گا۔

۱۵ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین ہمیشہ کرغزستان کا قابل بھروسہ ، بااعتماد...

ثمرقند(شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ نے کرغزصدر صدیر ژاپاروف سے ملاقات میں کہا کہ چین کرغزستان کا قابل بھروسہ ، بااعتماد دوست اور شراکت داررہا ہے اور ہمیشہ رہے گا۔

شی نے یاد دلایا کہ فروری میں انہوں نے اور ژاپاروف نے بیجنگ میں دوستانہ، گہرے اور عملی رابطوں کا آغاز کیا جس کے ذریعے بہت سے امور پر اتفاق رائے ہوا۔

شی نے کہا کہ چین آزادانہ طور پراپنی ترقی کی راہ اختیار کرنے، اپنی قومی آزادی، خودمختاری و سلامتی کے تحفظ میں کرغزستان کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔ چین کسی بھی بہانے کرغزستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرنے والی کسی بھی بیرونی طاقت کی مخالفت کرتا ہے۔

شی نے زور دیا کہ نئے حالات میں فریقین کو ایک دوسرے کی بھرپور حمایت میں اضافہ کرنا چاہئے اور فائدہ مند باہمی تعاون کو وسیع کرنا چاہئے ۔

انہوں نے فریقین پر زور دیا کہ وہ ترقیاتی حکمت عملی کو ہم آہنگ کرتے رہیں ۔ چین اور کرغزستان کے درمیان درمیانے اور طویل مدتی اقتصادی و تجارتی تعاون کے منصوبے پر ٹھیک طریقے سے عملدرآمد کریں ۔

چین کے صدر نے کہا کہ چین ۔کرغزستان ۔ ازبکستان ریلوے منصوبے کی چین حمایت کرتا ہے اور اس پر جلد کام کے آغاز کے لئے تیار ہے۔

شی نے کہا کہ چین کرغزستان میں سرمایہ کاری کرنے والے مزید چینی کاروباری اداروں کی حمایت کرتا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان افراد کے تبادلے اور اشیاء کی کسٹم کلیئرنس میں آسانیاں لائے گا۔

۱۵ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

بھارت میں 2دلت بہنیں اجتماعی زیادتی کے بعد ق...

بھارت میں نچلی ذات سے تعلق رکھنے والی 2 بہنوں کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کردیا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اترپردیش کے شہر لکھم پورکھیڑی میں اونچی ذات سے تعلق رکھنے والے ملزموں نے 2 دلت بہنوں سے اجتماعی زیادتی کے بعد قتل کردیا اور لاشیں درخت سے لٹکا دیں۔دونوں کی عمریں 15اور 17سال بتائی جاتی ہیں۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دونوں دلت بہنوں کی لاشیں گھر سے ایک کلومیٹر دور کھیت میں درخت سے لٹکی ہوئی ملیں۔ہندوانتہا پسند پولیس نے دلت بہنوں سے اجتماعی زیادتی اور قتل کے مجرموں کو گرفتار کرنے کے بجائے مقتول لڑکیوں پر الزام عائد کردیا کہ وہ اپنی مرضی سے مجرموں کے ساتھ گئی تھیں۔مقتول دلت بہنوں کی والدہ کی مسلسل فریاد پر بھی پولیس نے ایف آئی آر درج نہیں کی تاہم علاقہ مکینوں کے احتجاج پر پولیس نے رپورٹ درج کرکے 6 ملزموں کو حراست میں لینے کا دعوی کیا ہے۔لڑکیوں کی والدہ نے صحافیوں کو بتایا کہ اسے شبہ ہے کہ ان کی بیٹیوں کو قتل کیا گیا ہے۔ اس نے الزام لگایا کہ موٹر سائیکل پر سوار پڑوسی گائوں کے تین نوجوانوں نے ایک جھونپڑی کے قریب سے دونوں لڑکیوں کو اس وقت اغوا کر لیا جب دونوں بہنیں چارہ کاٹ رہی تھیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

بل اینڈ میلنڈا گیٹس فانڈیشن کا پاکستان میں س...

بل اینڈ میلنڈا گیٹس فانڈیشن نے سندھ اور بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ افراد کے لیے تقریبا سات اعشاریہ پانچ ملین ڈالر کی انسانی امداد کا اعلان کیا ہے۔ امریکہ میں پاکستان کے سفیر مسعود خان کو لکھے گئے خط میں بل اینڈ میلنڈا گیٹس فانڈیشن کے صدر گلوبل ڈویلپمنٹ کرسٹوفر الیاس نے آگاہ کیا کہ فانڈیشن کا پولیو پروگرام سیلاب سے سب سے زیادہ متاثرہ اضلاع میں 1200 ہیلتھ کیمپوں کی مدد کرے گا۔ اس کے علاوہ، فانڈیشن تین زچگی اسپتالوں کے لیے مزید مدد فراہم کرے گی جو بے گھر خواتین کے سب سے بڑے بوجھ سے نمٹنے کے لیے مڈوائفری کیئر اور انٹرا پارٹم خدمات کو وسعت دے گی۔ کرسٹوفر الیاس نے سفیر کو بتایا کہ فانڈیشن کے پاس ان غریبوں کے لیے چالیس ملین ڈالر کی گرانٹ موجود ہے جو سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں خوراک کی سبسڈی اور ہنگامی رقم کی منتقلی حاصل کر رہے ہیں۔ انہوں نے غیر معمولی سیلاب سے ہونے والے نقصانات پر بھی گہری ہمدردی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ واقعی قومی تناسب کا ایک المیہ ہے اور ایک ایسا سانحہ ہے جس نے دنیا کی توجہ حاصل کر لی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ملک بھر میں ڈینگی کے کیسز میں خطرناک حد تک ا...

مچھر کے کاٹنے سے پھیلنے والے ڈینگی وائرس سے ملک بھر میں سینکڑوں افراد متاثر ہوگئے ہیں۔ محکمہ صحت سندھ کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق چوبیس گھنٹوں میں کراچی میں 201کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ محکمہ صحت سندھ نے بتایا کہ ضلع کورنگی میں ڈینگی کے سب سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ، وہاں 84 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ ضلع شرقی 42 اور ضلع جنوبی 31 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ ضلع وسطی 29 ،ضلع ملیر 6 ، کیماڑی 6 اور ضلع غربی سے 3 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں ماہ یکم ستمبر سے آج تک کراچی میں 1428کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں جبکہ رواں سال سندھ بھر میں4 ہزار 301کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اسکے علاوہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی ڈینگی کی مجموعی تعداد 943 تک جا پہنچی ہے۔ ڈی ایچ او کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ڈینگی سے 72 افراد متاثر ہوئے جبکہ جاں بحق افراد کی تعداد 4 ہوگئی ہے۔ اسلام آباد کے شہری علاقوں میں ڈینگی کے 601 مریض ہیں جبکہ دیہی علاقے میں گزشتہ جوبیس گھنٹے کے دوران ڈینگی سے 24 کیسز رپورٹ ہوئے۔ صوبہ خیبرپختونخوا کی بات کی جائے تو وہاں بھی ڈینگی کی صورتحال بے قابو ہوچکی ہے ، خیبرپختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں ڈینگی کے310 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا میں گزشتہ5 ماہ کے دوران ڈینگی کیسز کی تعداد3ہزار520 ہوگئی ہے۔ مردان میں سب سے زیادہ39 نئے ڈینگی کیس رپورٹ ہوئے جبکہ نوشہرہ میں 40 ، پشاور میں 140 ، ہری پور میں 10اور لو ئردیر میں 46 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں-

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ملک بھر میں سیلاب سے اموات کی تعداد ایک ہزار...

ملک میں بارشوں اور سیلاب کے باعث نقصانات پر این ڈی ایم اے نے تازہ رپورٹ جاری کردی۔ 24گھنٹے میں بارشوں اور سیلاب سے مزید 5 افراد جاں بحق ہوئے۔ خیبرپختونخوا میں بارشوں اور سیلا ب سے 2 اور بلوچستان میں 3 اموات ہوئیں۔ملک بھر میں سیلا ب سے جاں بحق افراد کی تعداد ایک ہزار 486 ہوگئی ہے۔ این ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں اور سیلا ب سے سندھ میں638 افراد جاں بحق ہو چکے۔خیبرپختونخوا میں اموات کی تعداد305 تک جا پہنچی ہے۔بلوچستان میں 281 اور پنجاب میں 191 افراد سیلاب کے باعث لقمہ اجل بنے۔ رپورٹ کے مطابق سیلاب کے باعث گلگت بلتستان میں 22 اورآزاد کشمیر میں48 افرادجاں بحق ہوئے۔ملک بھر میں زخمی افراد کی مجموعی تعداد 12 ہزار 749 ہو گئی۔ این دی ایم اے کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں 12ہزار718 کلو میٹر سڑک بارشوں اور سیلاب سے متاثر ہو چکیں۔ملک بھر میں 9 لاکھ 18 ہزار 473 مویشیوں کو نقصان پہنچا۔ 80 اضلاع بارشوں اور سیلاب سے تاحال متاثر ہیں۔ جبکہ مجموعی طور پر 3 کروڑ 30 لاکھ 46 ہزار 329 افراد بارشوں سے متاثر ہوئے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

عالمی اقتصادی بحران نے شنگھائی تعاون تنظیم ک...

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عالمی اقتصادی بحران نے شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے درمیان مزید تعاون کی ضرورت کو جنم دیا ہے۔ جمعرات کو شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کے لیے ازبکستان کے دورے پر جانے سے قبل اپنے ٹویٹس میں انہوں نے کہا کہ ایس سی او کا وژن دنیا کی چالیس فیصد آبادی کی امنگوں کی نمائندگی کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے پاس جغرافیائی سیاسی اور جیو اکنامک شعبوں میں گہری تشویشناک تبدیلی کے وقت آگے بڑھنے کا راستہ طے کرنے کی بڑی صلاحیت موجود ہے۔ شنگھائی اسپرٹ

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

کراچی پولیس نے غیر قانونی مقیم افغانی شہریوں...

کراچی پولیس نے غیر قانونی مقیم افغانی شہریوں کو ڈی پورٹ کرنے کی سفارش کردی ۔ تفصیلات کے مطابق کراچی ایس ڈی پی او سہراب گوٹھ سہیل فیض نے ایس ایس پی ایسٹ کو خط لکھا جس میں انہوں نے غیر قانونی مقیم افغانی شہریوں کو ڈی پورٹ کرنے کی سفارش کی۔ خط کے متن کے مطابق افغان شہری ملک مخالف سرگرمیوں، زمینوں پر قبضہ، قتل، منشیات فروشی، اسٹریٹ کرائم وا دیگر جرائم میں ملوث ہیں۔ خط کے متن میں بتایا گیا کہ سہراب گوٹھ فیکٹری ایریا، سبزی منڈی اور اطراف میں روز کی بنیاد پر افغان شہری بڑی تعداد میں آرہے ہیں۔ خط میں لکھا گیا کہ گزشتہ دنوں سپر ہائی وے بلاک کرکے امن و امان کی سنگین صورتحال کی گئی جبکہ شرپسندوں کے خلاف سہراب گوٹھ سمیت ضلع شرقی میں پانچ مقدمات بھی درج ہیں۔ اس کے علاوہ تین روز قبل پولیس نے آپریشن کرتے ہوئے دو درجن سے زائد افغان باشندوں کو گرفتار کرکے انکے خلاف فارن ایکٹ کا مقدمہ درج کیا۔ خط کے متن میں مزید لکھا گیا کہ افغان شہریوں کو پہلے بھی ڈی پورٹ کیا جاتا رہا ہے، دوبارہ ایسا کرنے کی ضرورت ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

سکھیکی،ٹریفک حادثے میں ایک ہی خاندان کے 4 اف...

کھیکی انٹرچینج کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ہوگئے، وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الہی نے المناک حادثے پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق موٹروے ایم ٹو سکھیکی انٹر چینج کے قریب ٹرک اور کار میں تصادم کے باعث حادثہ پیش آیا، حادثے میں ایک ہی خاندان کے چار افراد جاں بحق ہوگئے۔ شیخوپورہ کے رہائشی سرگودھا میں جنازہ میں شامل ہونے کے بعد واپس گھر جارہے تھے کہ سکھیکی انٹرچینج کے قریب کار کا ٹائر پھٹ گیا اور کار بے قابو ہو کر ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں چار افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے، ٹرالر ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ وزیر اعلی پنجاب نے سکھیکی میں ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس اور جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے حادثے کی رپورٹ طلب کرلی اور ذمہ دار ڈرائیور کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائی کرنے کی ہدایت کی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

کورونا کی چھٹی لہر ،مزید ایک مریض انتقال کر...

ملک بھر میں کورونا وائرس کے وار جاری ، چوبیس گھنٹے کے دوران موذی مرض سے مزید ایک مریض دم توڑ گیا۔ قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ)کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران 18 ہزار 785 ٹیسٹ کئے گئے جس میں 117 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ این آئی اے رپورٹ میں کہا گیا کہ ملک بھر میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 0.62 فیصد ریکارڈ کی گئی جبکہ مزید ایک مریض جاں بحق ہوا، موذ مرض میں مبتلا 82 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

لاپتہ شہری کی بازیابی اور پیناڈول گولی کی دس...

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ عمران خان کو دیوار سے لگانے والیعوام میں جانے کے قابل نہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ لاپتہ شہری کی بازیابی ہو یا پیناڈول گولی کی دستیابی دونوں چیزیں ہائیکورٹ سے ملتی ہے۔ جاری کردہ ٹوئٹ میں شیخ رشید لکھتے ہیں کہ اقوام متحدہ کی160ملین کی امداد اونٹ کے منہ میں زیرہ ہے، سیلاب زدگان کی مدد نہیں بلکہ صرف فوٹو کھچوائی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مذہبی منافرت پھیلانے والے اورعمران خان کو دیوار سے لگانے والیعوام میں جانے کے قابل نہیں ہیں۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ وزیراعظم فیول ایڈجسٹمنٹ معاف کرتا ہے اور وزیر توانائی موخرکرتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ گردشی قرضہ 23کھرب روپے ہوگیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

اسلام آباد ہائیکورٹ، شہباز گل کی ضمانت منظور...

اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کی ضمانت بعداز گرفتاری منظور کرلی،چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے ریمارکس دیئے کہ یہ بینچ بغاوت کو نہیں مانتا، اس کے علاوہ دلائل دیں،پچھلی جو حکومت تھی اس نے بھی بغاوت کے مقدمات بنائے، موجودہ بھی بنا رہی ہے،سیاسی جماعتوں نے نفرت کو کس حد تک بڑھا دیا، اس تقریر کو دیکھ لیں۔یہ گفتگو بتاتی ہے کہ نفرت کو کس حد تک بڑھا دیا گیا ہے۔یہ عدالت پی ٹی ایم کے خلاف بغاوت کیس میں تفصیلی فیصلہ دے چکی ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں بغاوت مقدمے میں شہباز گل کی ضمانت کی درخواست پر سماعت کے دوران ملزم کے وکیل سلمان صفدر نے دلائل میں کہا ہے کہ شہباز گل کی درخواست ضمانت ایڈیشنل سیشن جج نے مسترد کی تھی۔مقدمہ میں 14 دفعات لگائی گئیں ہیں۔تفتیش مکمل ہو چکی ہے، برآمدگی اور کوئی نہیں کرنی۔ انہوں نے دلائل دیے ہیں کہ ایک تقریر پر شہباز گل کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔شہباز گل کیس خارج کرنے کی درخواست بھی زیر التوا ہے۔ شہباز گل پی ٹی آئی حکومت میں معاون خصوصی تھے۔شہباز گل کو حکومت ختم ہونے کے بعد عمران خان کا چیف آف ا سٹاف بنا دیا گیا۔شہباز گل حکومت پر بہت تنقید کرتے ہیں۔

دلائل پرچیف جسٹس اطہر من اللہ نے شہباز گل کے وکیل کو سیاسی بات کرنے سے روک دیا، کہاآپ قانونی نکات پر دلائل دیں۔شہباز گل کے وکیل سلمان صفدر نے ایف آئی آر کا متن پڑھ کر سنا یا۔ وکیل کا کہناہے کہ پورا کیس ایک تقریر کے اردگرد گھومتا ہے۔چیف جسٹس اطہر من اللہ نے استفسار کیا کہ کیا یہ ساری باتیں شہباز گِل نے کہی تھیں؟ کیا ان تمام باتوں کا کوئی جواز پیش کیا جا سکتا ہے؟ انہوں نے ریمارکس دیے کہ کیا سیاسی جماعت کے ایک ترجمان کے ان الفاظ کا کوئی جواز پیش کیا جا سکتا ہے؟ کیا سیاسی جماعتوں کو آرمڈ فورسز کو سیاست میں دھکیلنا چاہیے؟یہ صرف تقریر نہیں ہے۔ وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ شہباز گل کی گفتگو کا کچھ حصہ نکال کر سیاق و سباق سے الگ کر دیا گیا۔شہباز گل نے کہیں بھی فوج کی تضحیک کرنے کی کوشش نہیں کی۔شہباز گل نے اپنی گفتگو میں مسلم لیگ ن کی سینئر قیادت کے نام لئے۔مقدمہ میں بدنیتی سے اور منصوبے کے تحت یہ تمام باتیں نکال دی گئیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ شہباز گِل کے ریمانڈ کو بہت متنازعہ بنایا گیا۔ بغاوت کی دفعات نے مقدمہ کو بھی متنازعہ بنا دیا۔ٹرائل کورٹ نے کہا کہ 13 میں سے 12 دفعات شہباز گل پر نہیں لگتیں۔شہباز گل کی ساری گفتگو سٹریٹیجک میڈیا سیل سے متعلق تھی۔ دلائل میں کہا آرمڈ فورسز کی طرف سے مقدمہ درج کرانے کا اختیار کسی اور کے پاس نہیں۔شہباز گل پر مقدمہ میں بغاوت کی دفعات بھی شامل کر دی گئیں۔

ٹرائل کورٹ نے تو پراسیکیوشن کا کیس ہی ختم کر دیا۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ سیاسی جماعتوں نے نفرت کو کس حد تک بڑھا دیا، اس تقریر کو دیکھ لیں۔یہ گفتگو بتاتی ہے کہ نفرت کو کس حد تک بڑھا دیا گیا ہے۔یہ عدالت پی ٹی ایم کے خلاف بغاوت کیس میں تفصیلی فیصلہ دے چکی ہے۔ انہوں نے کہا شہباز گل کابیان غیرمناسب تھا اس کا کوئی جواز پیش نہیں کیا جا سکتا۔شہباز گل کا بیان ہتک آمیز بھی تھا، لوگوں کی عزتیں نہیں اچھالنی چاہئیں۔شہباز گِل پر لگائی گئی دفعات کیسے غلط ہیں؟ پراسیکیوٹر نے دلائل میں کہااگر اس طرح معافی قبول کی جائے تو قتل کرنے والا بھی ٹرائل کورٹ سے معافی مانگ لے۔ چیف جسٹس نے مکالمے میں کہا۔بغاوت کالونیل قانون ہے اس پر دلائل نہ دیں۔یہ عدالت بغاوت کو نہیں مانتی، اسے چھوڑ کر باقی دفعات پر دلائل دیں۔ پراسیکیوٹر نے بتایا کہ شہباز گل کے تھورایا فون کی فرانزک کی رپورٹ آنا باقی ہے۔شہباز گِل کا موبائل ڈرائیور لے گیا آج تک موبائل فراہم نہیں کیا گیا۔شہباز گل پراسیکیوشن کے ساتھ تفتیش میں بالکل تعاون نہیں کر رہا۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ پچھلی جو حکومت تھی اس نے بھی بغاوت کے مقدمات بنائے، موجودہ بھی بنا رہی ہے۔ شہباز گِل کی تقریر کے بعد انوسٹی گیشن میں کسی سے رابطے کا پتہ چلا؟ کیا ابھی تک شہباز گِل کے خلاف کوئی متضاد مواد سامنے آیا ہے؟۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے دونوں فریقین کے دلائل سننے کے بعد شہباز گل کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور کر لی-

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

آذربائیجان نے جھڑپوں کے دوران ہمارے 10 کلومی...

آرمینیا نے آذربائیجان پر شدید جھڑپوں کے دوران ان کی سرحد کے اندر ایک صے پر قبضہ کرنے کا الزام عائد کیا ہے جہاں ان جھڑپوں کے نتیجے میں 150 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے۔غیر ملکی خبر ایجنسی اے ایف پی کے مطابق منگل کو ماسکو کے قریبی اتحادی آرمینیا سے جھڑپیں شروع ہوئیں جبکہ ماسکو کو یوکرین میں تقریبا سات ماہ سے جاری جنگ سے مشکلات کا سامنا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ دوسرے روز ان جھڑپوں کی شدت میں نمایاں کمی آئی لیکن باکو اور یریوان نے روس کی ثالثی میں ہونے والی ایک نازک جنگ بندی کی خلاف ورزی کے الزامات ایک دوسرے پر عائد کیے۔آرمینیا کا کہنا تھا کہ آذربائیجان کی جانب سے دیہاتوں پر کی گئی گولہ باری سے سینکڑوں شہری اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوئے تاہم باکو نے اس الزام کی واضح طور پر تردید کردی ہے۔دارالحکومت یریوان میں قانون سازوں سے خطاب کرتے ہوئے آرمینیا کے وزیر اعظم نکول پشینیان نے کہا کہ دشمن نے گزشتہ برس مئی میں آرمینیا کی زمین کے 40 مربع کلومیٹر علاقے پر قبضہ کیا تھا اور اب 10 مربع کلومیٹر پر مزید قبضہ کر لیا ہے۔قبل ازیں دونوں پڑوسی ممالک کے درمیان دو جنگیں ہوچکی ہیں جن میں ایک 1990 کی دہائی اور دوسری لڑائی 2020 میں متنازع خطہ نگورنو-

کاراباخ میں ہوئی تھی۔آرمینیا کے وزیر اعظم نکول پشینیان نے کہا کہ انہوں نے ازبک شہر سمرقند کا اپنا دورہ منسوخ کر دیا جہاں انہیں شنگھائی تعاون تنظیم(ایس سی او) کے سربراہان مملکت کے اجلاس میں شرکت کرنا تھا۔رپورٹ کے مطابق آذربائیجان کے جنگی قیدیوں کے کمیشن نے جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ یک طرفہ طور پر 100 آرمینیائی فوجیوں کی لاشیں آرمینیا کے حوالے کرنے کے لیے تیار ہیں۔یریوان نے آج اس بات کی تصدیق کی کہ حالیہ جھڑپوں میں ان کے 105 فوجی ہلاک ہوئے جبکہ باکو نے کہا ہے کہ اس کے 50 فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔ادھر روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے کہا ہے کہ اجتماعی سلامتی معاہدہ تنظیم کے ایک وفد کا اجلاس آج یریوان میں ہونے والا تھا۔گزشتہ روز آرمینیا کی سلامتی کونسل نے ماسکو سے فوجی مدد طلب کی تھی کیونکہ روس معاہدے کے تحت غیر ملکی حملے کی صورت میں آرمینیا کا دفاع کرنے کا پابند ہے۔جارجیائی اسٹریٹجک اینالسز سینٹر کے تجزیہ کار گیلا واسڈزے کا کہنا ہے کہ موجودہ کشیدگی نے باکو اور یریوان کو امن معاہدے پر لانے کی یورپی یونین کی زیرقیادت کوششوں کو ناکام کردیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

مذاکرات میں ایران کے موقف میں کوئی تبدیلی نہ...

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے پابندیوں کو منسوخ کرنے کے لیے ہونے والے مذاکرات کے حوالے سے اپنے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔ایرانی خبرساں ادارے کے مطابق یہ بات حسین امیرعبداللہیان نے عمانی وزیر خارجہ "بدر البوسعیدی" کے ساتھ اپنی ٹیلی فون پر بات چیت کے بعد انسٹاگرام پیج میں کہی۔انہوں نے کہا کہ اس مکالمے میں، میں نے اس بات پر زور دیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے بار بار اس بات کا مظاہرہ کیا ہے کہ اس کے پاس ایک اچھے، ٹھوس اور پائیدار معاہدے کے حتمی مرحلے کی طرف بڑھنے کے لیے ضروری قوت ارادی اور نیک نیتی موجود ہے۔امیرعبداللہیان نے کہا کہ انہوں نے اپنے عمانی ہم منصب پر واضح کر دیا ہے کہ ایران نے مذاکرات کے تمام فریقوں کے ساتھ مل کر حالیہ مہینوں میں کسی معاہدے تک پہنچنے کے لیے مسلسل کوششیں کی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ تہران پابندیوں کے خاتمے کے تناظر میں ہمیشہ بات چیت اور پیغامات کے تبادلے کے لیے پرعزم رہا ہے، لیکن موجودہ حالات میں معاہدے کے حصول میں رکاوٹ جو واحد رکاوٹ ہے وہ واشنگٹن کی حقیقت پسندی اور ضروری ارادے کی کمی ہے۔ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ دوسری طرف، موجودہ سازگار حالات کے باوجود، جہاں ہم معاہدے کے مطلوبہ مرحلے تک پہنچنے سے زیادہ دور نہیں ہیں، ہمیں آج ان کوششوں کا سامنا ہے جس کا مقصد بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کے اگلے اجلاس کے دوران غیر تعمیری بیان جاری کرنا ہے؛ اس بات پر زور دینا کہ یہ بالکل بیکار قدم ہے۔انہوں نے عمانی وزیر خارجہ کے بیانات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ مخر الذکر نے ایک معاہدے تک پہنچنے اور تمام فریقین کے اپنے وعدوں کی طرف واپسی کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے مذاکرات کے دوران تہران کے تعمیری موقف کو سراہنے کے علاوہ کئی مہینوں تک جاری رہنے والے ان مذاکرات کے مثبت نتائج کے حصول کے لیے کوششیں جاری رکھنے پر بھی زور دیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ایران کے ساتھ جوہری مذاکرات 'تعطل' کا شکارہی...

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوسیپ بوریل نے کہا ہے کہ ایران اور امریکا کو جوہری معاہدے میں واپس لانے کے لیے مذاکرات اس وقت تعطل کا شکار ہیں۔اس مجوزہ معاہدے کے تحت ایران اپنے جوہری پروگرام پرقدغنیں عائد کرے گا اور اس کے بدلے میں امریکا اس کے خلاف عائد کردہ پابندیاں ختم کردے گا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق بوریل نے ایک بیان میں کہا کہ مجھے خدشہ ہے،امریکا کی سیاسی صورت حال کے باعث اب ہم ایک طرح کے تعطل میں رہیں گے۔یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ نے گذشتہ ڈیڑھ ایک سال کے دوران میں ایران جوہری معاہدے کی بحالی کی کوششوں کو مربوط کیا ہے اور انھوں نے ایران اور امریکا کے درمیان ویانا اور دوسرے مقامات پر بالواسطہ مذاکرات میں اہم کردار ادا کیا ہے۔گذشتہ ماہ انھوں نے تمام فریقوں کے سامنے ایک متن پیش کیا تھا۔اسے انھوں نے اس وقت حتمی قرار دیا تھا۔انھوں نیغیر ملکی خبرساں ادارے سے گفتگو میں بتایا ہے کہ ہر ایک کے مقف کے درمیان یہ بہترین توازن کا نقطہ ہے۔لیکن ایران اس مطالبے پر قائم ہے کہ اقوام متحدہ کے تحت جوہری توانائی کا عالمی ادارہ (آئی اے ای اے) تحقیقات کی ایک لکیر کھینچے۔ایجنسی کو ایران کے تین غیرعلانیہ مقامات پر جوہری مواد کے نشانات ملے تھے۔

اس کے بعد سے ایران ایجنسی کے دائرہ اختیار کے بارے میں سوال اٹھا رہا ہے۔ادھر امریکا میں سیاسی صورت حال تبدیل ہوگئی ہے کیونکہ صدر جو بائیڈن کو نومبر میں کانگریس کے وسط مدتی انتخابات کا سامنا ہے جس سے ایران کے ساتھ جلد کسی معاہدے تک پہنچنا مشکل ہو گیا ہے۔بوریل نے کہا کہ گذشتہ دو ماہ کے دوران میں تجاویز باہم مدغم ہو رہی تھیں لیکن ناخوشگوار طور پر، موسم گرما کے بعد، آخری تجاویزمیں کوئی تال میل نہیں ہو رہا ہے- وہ مختلف ہو رہی ہیں۔انھوں نے مزید کہا:ایرانیوں کی آخری تجاویز سے کوئی مدد نہیں مل رہی تھی کیونکہ ہم قریبا وہاں موجود تھے، پھر نئی تجاویز سامنے آئیں اور سیاسی ماحول کوئی زیادہ سازگارنہیں ہے۔ مجھے یہ کہتے ہوئے افسوس ہورہا ہے لیکن مجھے اگلے دنوں میں کسی پیش رفت کی توقع نہیں ہے۔جوہری معاہدے کے یورپی فریقوں برطانیہ، فرانس اور جرمنی نے گذشتہ ہفتے کہا تھا کہ انھیں معاہدے کی بحالی کی خواہش میں ایران کے خلوص پر شدید شکوک و شبہات ہیں۔ایران نے مشترکہ اعلامیے کو غیر تعمیریاور افسوسناک قرار دیا۔بوریل نے بتایا کہ اس تعطل کو دور کرنے کے لیے وہ اور کچھ نہیں کرسکتے اور ان کے پاس کوئی تجویزپیش کرنے کے لیے مزید کچھ نہیں ہے-

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

سعودی شہزادہ محمد بن سلمان کو نائجیریا کے صد...

سعودی ولی عہد، نائب وزیراعظم و وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان کو نائجیریا کے صدر محمد بخاری کا ایک مکتوب موصول ہوا ہے۔مکتوب کا تعلق دونوں ملکوں اور ان کے برادرعوام کے گہرے اور مضبوط تعلقات نیز مختلف شعبوں میں ہر سطح پر انہیں مزید بہتر بنانے کے طریقوں سے ہے۔ سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق مملکت میں متعین نائجیریا کے سفیر یحیی لاوال نے بدھ کو نائب وزیرخارجہ انجینیئر ولید بن عبدالکریم الخریجی سے ملاقات کرکے مکتوب حوالے کیا ہے۔ اس موقع پردونوں برادر ملکوں کے باہمی تعلقات اور مختلف شعبوں میں انہیں مضبوط بنانے کے طریقوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔ علاوہ ازیں باہمی دلچسپی کے امور پر نقطہ ہائے نظر کا تبادلہ خیال کیا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

متحدہ عرب امارات میں پرائیویٹ سیکٹر کے ملازم...

متحدہ عرب امارات کی ای گورنمنٹ نے کہا ہے کہ ریاست کے منظورشدہ کسی تعلیمی ادارے میں زیرتعلیم پرائیویٹ سیکٹر کے ملازم کو سال میں دس دن کی چھٹی تنخواہ سمیت ملے گی۔یہ چھٹی امتحانات کے لیے ہوگی۔ ایسے ملازمین کو چھٹی دی جائے گی جو ملازمت میں دو سال گزار چکے ہوں۔عرب میڈیا کے مطابق امارات کی ای گورنمنٹ کا کہنا ہے کہ پرائیویٹ سیکٹر کے ملازم کو شوہر یا بیوی کی وفات کی صورت میں پانچ دن، ماں یا باپ، اولاد، بھائی، بہن، پوتے، نواسے، دادا، دادی کی وفات کی صورت میں تین دن کی چھٹی دی جاتی ہے۔ اس کا شمار وفات کی تاریخ سے ہوگامتحدہ عرب امارات کے وفاقی قانون کے مطابق پرائیویٹ سیکٹر کے کارکن کو بچے کی نگہداشت کے لیے پانچ دن کی چھٹی تنخواہ سمیت دی جائے گی۔ بچے کی ولادت کی تاریخ سے چھ ماہ کی عمر تک یہ چھٹی لی جا سکتی ہے۔قومی خدمت یکسوئی کے ساتھ انجام دینے کے لیے ریاست کے مروجہ قانون کے مطابق بھی مقامی شہری کو چھٹی کا استحقاق حاصل ہے۔پرائیویٹ سیکٹر کی کمپنیوں میں ملازم خواتین کو زچگی کے لیے 60 دن کی چھٹی کا استحقاق ہے، جو ابتدائی 45 دن باقاعدہ تنخواہ اور باقی 15 دن نصف تنخواہ کے ساتھ ہو گی۔ اس کے لیے ملازم خاتون کو منظور شدہ میڈیکل سرٹیفکیٹ پیش کرنا ہوگا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

افغان طالبان نے کرم فائرنگ واقعہ کی وجہ چوکی...

افغان طالبان نے منگل کو سرحد پر ہونے والی فائرنگ کی وجہ پاکستانی افواج کی جانب سے ڈیورنڈ لائن کے قریب چیک پوسٹ بنانے کی کوششوں کو قرار دیدیا۔افغان میڈیا کے مطابق ایک بیان میں امارت اسلامیہ افغانستان کے نائب ترجمان بلال کریمی نے کہا کہ اصولی طور پر ڈیورنڈ لائن کے قریب فوجی تنصیبات یا چوکیوں کی تعمیر کی اجازت نہیں ہے۔انہوں نے دعوی کیا کہ پاکستانی فوجیوں نے سرحد کے قریب چیک پوسٹ بنانے کی کوشش کی اور جب امارت اسلامیہ سے تعلق رکھنے والے کچھ لوگ اس معاملے پر بات چیت کرنے کے لیے پاکستانی حکام کے پاس گئے تو بدقسمتی سے، ان پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں وہاں ہلاکتیں ہوئیں۔افغان طالبان کے نائب ترجمان بلال کریمی نے مزید کہا کہ بعد ازاں، دونوں ممالک کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں ممکنہ طور پر دوسری جانب بھی کچھ جانی نقصان ہوا۔بلال کریمی کا یہ بیان منگل کے روز ہونے والے واقعے کے فوری بعد پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ، انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر ) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے بعد سامنے آیا ہے۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ قبائلی ضلع کرم کے علاقے خرلاچی میں افغانستان میں موجود دہشت گردوں کی فائرنگ سے 3 پاکستانی فوجی شہید ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق افغانستان میں موجود دہشت گردوں نے پاکستانی فوج پر خرلاچی کے علاقے میں فائرنگ شروع کر دی، جس کا بھرپور جواب دیا گیا، جس کے نتیجے میں دہشت گردوں کو بھاری جانی نقصان ہوا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۵ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

شمالی کوریا جوہری اسلحے سے باز آجائے ورنہ تب...

جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کو خبردار کیا ہے کہ خود کو تباہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امور دفاع کے نائب ترجمان مون ہانگ سِک نے شمالی کوریا کے جوہری اسلحے کے استعمال پر ایک قانون کی منظوری کے حوالے سے کہا کہ اس اقدام کی صورت میں امریکہ کے ساتھ مل کر سخت جواب دیا جائے گا۔نائب ترجمان نے شمالی کوریا کو خبردار کیا کہ وہ اس اقدام سے خود کو تباہ کرنے کے درپے ہے۔ مون سک نے کہا کہ پیانگ یانگ انتظامیہ کا یہ اقدام اس کی تنہائی کا مزید سبب بن سکے گا ۔دریں اثنا، وائٹ اہوس کی ترجمان کارین ژاں پیئر کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کے خلاف امریکہ کا موقف دشمنانہ نہیں ہے ،ہمارا مقصد اسے جوہری اسلحے سے پاک کروانا ہے لیکن جنوبی کوریا کا دفاع بھی یہاں ضروری ہے۔واضح رہے کہ شمالی کوریا کی پارلیمان میں 8 ستمبر کو جوہر اسلحے کے استعمال کی اجازت دینے کا قانون منظور کیا گیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۴ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

مغربی کنارے میں فلسطینیوں کے ساتھ جھڑپ کے دو...

مقبوضہ دریائے اردن کے مغربی کنارے میں فلسطینیوں کے ساتھ جھڑپ میں ایک اسرائیلی فوجی ہلاک ہو گیا ۔اسرائیل مسلح افواج کے جاری کردہ تحریری بیان کے مطابق نصف شب کے قریب جنین سے منسلک الجلمہ چیک پوسٹ کے قریب سرحدی علاقے میں فلسطینیوں کے ساتھ جھڑپ میں ایک اسرائیلی فوجی ہلاک ہو گیا ہے۔اسرائیلی فوج نے قبل ازیں اسی علاقے میں اسرائیلی فوجیوں کی طرف سے فائرنگ کے نتیجے میں 2فلسطینیوں کی ہلاکت کا اعلان کیا تھا۔واضح رہے کہ اسرائیلی فوجی، دریائے اردن کے مغربی کنارے اور مشرقی بیت المقدس میں ایک تواتر سے چھاپے مار کر مختلف الزامات کے ساتھ فلسطینیوں کو حراست میں لے رہے ہیں۔اسرائیلی فوج کے حملوں پر ردعمل کے نتیجے میں علاقے کے فلسطینیوں اور اسرائیلی فوجیوں کے درمیان جھڑپیں ہوتی رہتی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۴ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

بحیرہ ایجئین میں تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے...

یونانی عناصر کی طرف سے بحیرہ ایجئین کے کھلے پانیوں میں ترکیہ کی بحری حدود کی طرف دھکیلے گئے غیر قانونی نقلتارکین وطن میں سے 2 شیر خوار اور 3 کم سن بچے اور ایک عورت ہلاک ہو گئی ۔ترک خبررساں ادارے کے مطابق ترکیہ ساحلی سلامتی کمانڈ آفس کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ مارماریس قزل برون کے کھلے پانیوں میں لائف بوٹ میں سوار غیر قانونی نقل مکانوں کے ایک گروپ کی اطلاع ملنے پر 2 ساحل سکیورٹی کشتیوں کو علاقے کی طرف روانہ کیا گیا۔ٹیموں نے لائف بوٹوں میں سوار 66 نقل مکانی کرنے والوں کو ڈوبنے سے بچا لیا ہے۔ امدادی کاموں کے نتیجے میں نصف حد تک ڈوبی ہوئی لائف بوٹ سے لپٹے مزید 7 غیر قانونی نقل مکانوں کو بچا لیا گیا اور 2شیر خوار بچوں، 3 کم سن بچوں اور ایک عورت کی لاشیں نکالی گئی ہیں۔نقل مکانی کرنے والوں کی فراہم کردہ معلومات کے مطابق مہاجرگروپ اٹلی پہنچنے کے لئے 10 ستمبر کو 15 میٹر لمبی لکڑی کی کشتی میں لبنان سے روانہ ہوا۔ کل روہڈوس کے کھلے سمندر میں پیٹرول ختم ہونے کے بعد نقل مکانوں نے یونانی ساحلی فورسز سے مدد مانگی۔نقل مکانوں کے مطابق یونانی ساحل سکیورٹی نے ان کی قیمتی اشیا چھین کر انہیں ترکیہ کی بحری حدود کے قریب 4 لائف بوٹوں میں سوار کر کے سمندر کی بے رحم لہروں کے حوالے کر دی-

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۴ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

یورپین کمیشن کی سربراہ کا توانائی بحران سے ن...

یورپین کمیشن کی سربراہ وان ڈیر لین نے یوکرین جنگ کے بعد پیدا ہونے والے توانائی بحران سے نمٹنے کیلئے ای یو ہائیڈروجن بینک کے قیام کا اعلان کر دیا۔ای یو ہائیڈروجن بینک ہائیڈروجن مارکیٹ کی تعمیر میں 3 بلین یورو کی سرمایہ کاری کرے گا۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق یورپین کمیشن کی سربراہ نے اسٹراسبرگ میں ای یو اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے یوکرین سے اظہار یکجہتی کیا۔انہوں نے کہا کہ یوکرین کیلئے یورپی یکجہتی متزلزل نہیں ہوگی، انہوں نے یوکرین میں اسکولوں کی تعمیر نو کے لیے یورپی یونین 100 ملین یورو مختص کرنے کا بھی اعلان کیا۔وان ڈیر لین کا کہنا تھا کہ یوکرین کو یورپی مارکیٹ تک بلا رکاوٹ رسائی حاصل کرنے کے لیے کام کریں گے۔۔سربراہ یورپی کمیشن نے کہا کہ یوکرین کی یورپی مارکیٹ تک بلا رکاوٹ رسائی کے لیے کام کریں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۴ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

یوکرین کے صدر کا روس کے زیر قبضہ آٹھ ہزار کل...

یوکرین کی جانب سے جوابی حملوں نے روسی افواج کو اپنے زیر قبضہ یوکرینی علاقوں سے تیزی سے پسپائی پر مجبور کر دیا ہے۔یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کا کہنا ہے کہ یوکرینی افواج نے روسی فوجوں پر جوابی حملے کرتے ہوئے روس کے قبضے سے مزید علاقہ چھڑا لیا ہے۔برطانوی میڈیا کے مطابق صدر زیلنسکی نے جاری اپنے ایک بیان میں دعوی کیا ہے کہ یوکرینی افواج نے خارخیو کے خطے میں تقریبا آٹھ ہزار کلومیٹر کے علاقے کا دوبارہ قبضہ حاصل کر لیا ہے۔انھوں نے اپنا تمام علاقہ دوبارہ حاصل کرنے کا عزم بھی دہرایا ہے۔ روئٹرز کے مطابق یوکرین کے صدر نے یہ بھی دعوی کیا ہے کہ روسی افواج کے قبضے سے واپس لیے گئے آدھے سے زیادہ علاقے کو محفوظ بنا دیا گیا ہے اور دیگر حصے میں بحالی اور استحکام کا کام جاری ہے۔۔جنوب میں خیرسون کے علاقے میں بھی یوکرینی افواج کے جوابی حملے جاری ہیں جبکہ ملک کے مجموعی رقبے کے پانچویں حصے پر اب بھی روسی افواج کا قبضہ ہے لیکن روسی فوجیوں کی پسپائی کو بہت سے مبصرین یوکرین کی اہم کامیابی قرار دے رہے ہیں۔امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ یوکرین نے روسی افواج کو پسپائی پر مجبور کر کے اہم کامیابی حاصل کی ہے تاہم یہ کہنا مشکل ہے کہ جنگ اس وقت ایک اہم موڑ پر ہے۔دوسری جانب آئندہ چند روز میں امریکہ کی جانب سے ممکنہ طور پر یوکرین کے لیے ایک نئی عسکری امداد کا اعلان متوقع ہے جبکہ یوکرین یہ توقع کر رہا ہے کہ روس موسم سرما سے قبل اس کی انرجی انفراسٹرکچر پر حملوں میں تیزی لائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۴ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

غلاف کعبہ کی مرمت کا کام مکمل ہوگیا

حرمین شریفین انتظامیہ نے کہا ہے کہ غلاف کعبہ کی مرمت کا کام مکمل کردیا گیا ہے۔سعودی میڈیا کے مطابق غلاف کعبہ فیکٹری کے ماہرین نے پورے غلاف کا جائزہ لیا ہے اور رکن یمانی کی طرف سے غلاف کی مرمت کی ہے۔انتظامیہ نے کہا ہے کہ رکن یمانی کی طرف سے غلاف کو زیادہ کھولا گیا ہے تاکہ زائرین کو مسح کرنے میں سہولت ہو۔غلاف کعبہ فیکٹری کے سکریٹری انجینئرامجد الحازمی نے کہا ہے کہ انتظامیہ کے سربراہ کی نگرانی میں مرمت کا کام فیکٹری نے ماہرین نے انجام دیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۴ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

سابق آسٹریلوی کھلاڑی وارنر پر پابندی ختم کرا...

سابق آسٹریلوی کھلاڑی وارنر پر پابندی ختم کرانے کے لیے متحرک ہو گئے،بال ٹیمپرنگ پر تاحیات قیادت کی پابندی کا شکار ڈیوڈ وارنر نے ٹیم کی کپتانی پر نظریں جما لیں۔ڈیوڈ وارنر کا کہنا تھا کہ وہ اب بھی قیادت کے کردار کو ایک اعزاز سمجھتے ہیں اور وہ کرکٹ آسٹریلیا سے نیو لینڈز بال ٹیمپرنگ واقعے میں اپنے کردار کی وجہ سے لگائی گئی پابندی کو ختم کرنے کے لیے بات کرنے کے لیے تیار ہیں۔حال ہی میں ایرون فنچ نے خراب پرفارمنس کی وجہ سے ایک روزہ ٹیم کی قیادت سے دستبردار ہونے کا اعلان کیا ہے اور اس بات کی بھی کوئی ضمانت نہیں ہے کہ وہ آئندہ ورلڈ کپ کے بعد ٹوئنٹی 20 کپتان کے طور پر برقرار رہیں گے۔اس تناظر نے ٹیم کے سینئر اور تجربہ کار بلے باز کے طور ڈیوڈ وارنر اب کپتان کی حیثیت سے کیریئر کو آگے بڑھانے کے خواہشمند ہیں ان کا کہنا تھا کہ ٹیم کی کپتانی ایک اعزاز ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ کرکٹ آسٹریلیا کے ہاتھ میں ہے اور مجھے اپنے توجہ اس بات پر مرکوز کرنی ہے کہ اپنے بلے سے زیادہ سے زیادہ رنز بنا سکوں، میرا فون یہاں ہے، ماضی میں جو کچھ ہوا وہ ہو گیا ہے اب ایک نیا بورڈ ہے اور میں بیٹھ کر کسی بھی چیز کے بارے میں بات کرنے میں ہمیشہ خوش ہوتا ہوں۔ٹیسٹ کپتان پیٹ کمنز ون ڈے ٹیم کو سنبھالنے کے لیے فیورٹ ہیں اور آسٹریلیا کے کئی سابق کھلاڑی میڈیا میں وارنر کی پابندی کو ختم کرنے کے لیے لابنگ کر رہے ہیں۔یاد رہے کہ کے اسکینڈل پر کرکٹ آسٹریلیا نے 35 سالہ کھلاڑی پر ایک سال کے لیے ایلیٹ گیم اور قیادت کے عہدوں پر تاحیات پابندی عائد کر دی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۴ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

کرکٹ ٹیم کے مسائل پر قابو پانے کیلئے کام کرن...

سابق کپتان انضمام الحق کو بھی قومی ٹیم میں تبدیلیوں کی ضرورت محسوس ہونے لگی،انھوں نے شعیب ملک، شان مسعود اور شرجیل خان کو موقع دینے کی حمایت کردی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز لاہور میں ایک تقریب کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان نے کہا کہ ایشیاکپ میں پاکستان ٹیم کی کارکردگی اچھی نہیں رہی، زیادہ تشویش کی بات یہ ہے کہ مڈل آرڈر نے پرفارم نہیں کیا،آسٹریلیا میں ورلڈکپ کی کنڈیشنز بھی مختلف ہوں گی،ان کو پیش نظر رکھتے ہوئے سلیکٹرز کو تبدیلیاں کرنا چاہئیں،میرے خیال میں شعیب ملک، شان مسعود اور شرجیل خان کو موقع دینا ہوگا،خاص طور پر مڈل آرڈر میں شعیب اچھا کردار ادا کرسکتے ہیں۔انھوں نے کہا کہ بینچ پر حیدر علی بیٹھے تھے،ایشیا کپ میں ان کو بھی آزمانا چاہیے تھا،جنھیں موقع ملا اگر وہ پرفارم نہیں کرسکے تو ان کی جگہ دوسروں کو آنا چاہیے،انگلینڈ سے ہوم سیریز ورلڈکپ کیلیے پلاننگ اور تیاری مکمل کرنے کا اچھا موقع ہے،آسٹریلوی کنڈیشنز کیلیے موزوں کرکٹرز کا انتخاب کرکے ان کو کھلائیں۔انضمام الحق نے کہا کہ ایشیا کپ میں اگرچہ بیٹنگ میں زیادہ مسائل رہے، بولرز نے بہتر پرفارم کیا مگر کمزوریوں کو نظر انداز نہیں کرسکتے،اختتامی اوورز میں ہم رنز نہیں روک پائے،ان مسائل پر قابو پانے کیلیے کام کرنے کی ضرورت ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۴ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

بابراعظم کا نام نصاب میں شامل

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کا نام نصاب میں شامل ہوگیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کی کور ڈرائیو اب نویں جماعت کی فزکس کے نصاب میں شامل کردی گئی ہے، جس کی نشاندہی سوشل میڈیا پر ایک صارف نے کی۔بابراعظم اپنی بیٹنگ اور کور ڈرائیو کی وجہ سے شہرت رکھتے ہیں جبکہ کئی نامور کرکٹرز بھی انکے مداح ہیں، بابر کی تکنیک کے باعث انہیں اسٹیو استمھ، ویرات کوہلی اور دیگر کرکٹرز سے اوپر رکھا گیا ہے۔انگلش ٹیم کے سابق کپتان ناصر حسین، لنکن کرکٹر مہیلا جے وردھنے اور آسٹریلوی فاسٹ بولر بریٹ لی بھی بابراعظم کی کور ڈرائیو کی تعریف آئی سی سی ایونٹس کے دوران کمنٹری میں کرچکے ہیں۔قبل ازیں سابق ٹیسٹ کپتان سرفراز احمد کی سوانح حیات چوتھی جماعت کی نصابی کتاب میں شامل کی گئی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۴ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

محمد رضوان کو کرک انفو ڈریم ٹیم میں نظر اندا...

دنیا کی معروف کرکٹ ویب سائٹ کرک انفو کی سلیکٹ کردہ ڈریم ٹیم میں قومی کرکٹر محمد رضوان کو نظر انداز کیے جانے پرکرکٹ شائقین نے شدیدبرہمی کا اظہار کیا ہے تفصیلات کے مطابق ایشیاکپ کے اختتام پر کرکٹ کی ویب سائٹ کرک انفو نے اپنی ٹیم بنائی ہے جس میں آئی سی سی ٹی20 رینکنگ کے ٹاپ بیٹر محمد رضوان کو نظر انداز کردیا گیا ہے،کرک انفو نے اپنی ٹیم میں پاکستان کے تین کھلاڑیوں کو شامل کیا ہے جن میں محمد نواز، حارث رف اور نسیم شاہ شامل ہیں تاہم بیٹنگ میں کسی پاکستانی بیٹر کو اسکواڈ کا حصہ نہیں بنایا گیا ہے۔ایشیاکپ کے اختتام پر کرک انفو کے اعلان کردہ اسکواڈ میں داسن شناکا کو کپتان، کوشل مینڈس اوپنر، رحمان اللہ گرباز، ویرات کوہلی، ابراہیم زادران، بھانوکا راجاپکسے، واہندرو ہسرانگا، محمد نواز، بھنیشور کمار، نسیم شاہ اور حارث رف شامل ہیں۔دوسری جانب شائقین کرکٹ کی جانب سے قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد نواز کو اسکواڈ کا حصہ نہ بنانے پر کرک انفو کے اسکواڈ پر شدید تنقید کی جارہی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۴ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

روپیہ مسلسل گراوٹ کا شکار، امریکی ڈالر کی قد...

پاکستانی روپے کی بے قدری اور امریکی کرنسی کی قیمت میں مسلسل اضافہ جاری ، انٹر بینک میں ڈالر مزید مہنگا ہو گیا۔ فاریکس مارکیٹ ڈیلرز کے مطابق سیاسی خلفشار، دوست ممالک کا مالی مدد کرنے کے حوالے سے محتاط رویے کے باعث امریکی ڈالر روپے کو مسلسل کمزور کررہا ہے۔ انٹربینک میں امریکی ڈالر مزید 2 روپے 8 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 234 روپے پر فروخت ہو رہا ہے۔ صرف رواں ماہ کے آغاز سے اب تک انٹر بینک میں ڈالر 15 روپے مہنگا ہو کر 234 روپے پر پہنچ گیا ہے، روپے کی قدر گرنے سے صرف ستمبر کے دوران بیرونی قرضوں میں بیٹھے بٹھائے 1400 ارب سے زائد کا اضافہ ہوچکا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۴ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

پاکستان کوئلے سے بریکیٹس بنانے کے پلانٹ لگا...

پاکستان کوئلے سے بریکیٹس بنانے کے پلانٹ لگا کر گھریلو اور صنعتی توانائی کی ضروریات کو کافی حد تک پورا اور بجلی کی پیداوار کے لیے مہنگے ایندھن کی درآمد پر خرچ ہونے والے زرمبادلہ کی بچت کر سکتا ہے،کوئلے کے بریکیٹس بائیو ماس سے بنائے جاسکتے ہیں،کوئلہ بریکیٹس لکڑی کے مقابلے میں 40 فیصد زیادہ کارآمد، بین الاقوامی کول بریکیٹس مارکیٹ کا حجم 2.27 ارب ڈالر ۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق پاکستان معدنیات سے مالا مال صوبوں میں کوئلے سے بریکیٹس بنانے کے پلانٹ لگا کر اپنی گھریلو اور صنعتی توانائی کی ضروریات کو کافی حد تک پورا کر سکتا ہے اور اس کے استعمال سے پیدا ہونے والی توانائی سے ملک کو بجلی کی پیداوار کے لیے مہنگے ایندھن کی درآمد پر خرچ ہونے والے زرمبادلہ کی بچت میں بہت مدد ملے گی۔ کوئلے کی بریکیٹس زہریلی گیسوں کی بہت کم مقدار خارج کرتی ہیںجو ماحولیاتی تحفظ ایجنسی کے مقرر کردہ معیار سے بہت کم ہے۔ کوئلے کے بریکیٹس پاکستان میں دستیاب بائیو ماس کی بڑی مقدار سے بنائے جاسکتے ہیں جن میں لکڑی کے ٹکڑے، چورا، ناریل کی بھوسی شامل ہیں۔ کوئلے کی بریکیٹس کی تیاری میں کبھی کبھی راکھ کو سفید بنانے کے لیے چونا پتھر شامل کیا جاتا ہے۔

کوئلے کی بریکیٹس مستقل طور پر جلتی ہیں اور لکڑی کے مقابلے میں 40 فیصد زیادہ کارآمد ہوتی ہیں۔ پاکستان منرل ڈویلپمنٹ کارپوریشن میں جیولوجی کے سابق جنرل مینیجر محمد یعقوب نے بجلی پیدا کرنے میں کوئلے کی بریکیٹس کی صلاحیت کے بارے میں بات کرتے ہوئے ویلتھ پاک کو بتایا کہ کوئلے کی بریکیٹس مقامی ذرائع سے تیار کی جا سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کوئلے کو ذخیرہ کرنا محفوظ اور آسان نہیں ہے۔ کوئلے کی بریکیٹس زیادہ دیر تک چلتی ہیں اور جلانے میں آسان، کم لاگت، ساخت میں یکساں اور نقل و حمل میں آسان ہیں۔انہوں نے یاد دلایا کہ صوبہ بلوچستان میں انگریزوں نے دوسری جنگ عظیم کے بعد برما سے لائے گئے بریکیٹس بنانے کا پلانٹ کوئٹہ میں لگایا تھا۔ تاہم 1980 میں کوئٹہ کو گیس کی فراہمی کے بعد اسے ختم کر دیا گیااور اب ملک میں کوئی دوسرا باقاعدہ پلانٹ کام نہیں کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ خیبر پختونخوا کے مختلف مقامات اورکزئی، کرم اور کوہاٹ اضلاع سے کچے کوئلے کے فزیکو کیمیکل تجزیہ کے لیے نمونے لیے گئے تھے جن کے ٹیسٹ کراچی میں پاکستان کونسل آف سائنٹفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ کے فیول ریسرچ سینٹر میں کیے گئے۔ محمد یعقوب نے مزید کہا کہ فزیکو کیمیکل تجزیہ کے بعد خام کوئلے اور کوئلے کی بریکیٹس دونوں سے دھوئیں کے اخراج کا ایک اور تجزیہ کیا گیا۔

محمد یعقوب نے پاکستان میں توانائی کے بحران پر قابو پانے کے لیے خاص طور پر گیس کی قلت کے شکار علاقوں میں کوئلے کی بریکٹس کی تیاری کی سفارش کی کیونکہ کوئلے کی بریکیٹس گھریلو اور صنعتی مقاصد کے لیے استعمال ہونے کے لیے مثالی ہیں اور یہ ملک میں جنگلات کی کٹائی کو بھیکم کرے گی۔ پاکستان کے جیولوجیکل سروے کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر یاسر شاہین خلیل نے ویلتھ پاک کو بتایا کہ عالمی سطح پرکوئلہ مجموعی توانائی میں ایک اہم جز ہے اور پاکستان میںیہ مختلف مقامات پر وافر مقدار میں پایا جاتا تھا۔ ہمیںبجلی پیدا کرنے کے لیے تجارتی طور پر قابل عمل کول بریکیٹس پلانٹ قائم کرنے کی ضرورت ہے جو نہ صرف کان کنی کے لوگوں کو ایک پائیدار ذریعہ معاش فراہم کرے گا بلکہ ملک کی توانائی کی ضروریات سے نمٹنے میں بھی اہم کردار ادا کرے گا۔پاکستان منرل ڈویلپمنٹ کارپوریشن کے اسسٹنٹ مینیجر برائے صحت، تحفظ اور ماحولیات فلک الطاف نے ویلتھ پاک کو بتایا کہ بلوچستان میں کوئلے کے ذخائر معیار کے مطابق ہیں لیکن پیداوار کی سطح بہت کم ہے۔ اگر کان کنی کے لیے مناسب بنیادی ڈھانچہ تیار کیا جاتا ہے، تو یہ کم مزدوری کے ساتھ کافی مقدار میں کوئلے کی باقاعدگی سے کان کنی میں مدد کرے گا۔ سور رینج، شاہرگ، ڈیگاری ایسے کان کنی کے مقامات ہیں جہاں کوئلے کی بریقیٹنگ قائم کی جا سکتی ہے۔ 2021 میں 444 ملین ڈالر کے ساتھ چین عالمی سطح پر کوئلے کے بریقیٹس کے سرکردہ برآمد کنندگان میں سے ایک تھا۔ توقع ہے کہ بین الاقوامی کول بریکیٹس مارکیٹ کی مالیت رواں سال 2.27 ارب ڈالر ہوگی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۴ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

پاکستان کا گردشی قرضہ ساڑھے 22کھرب روپے تک پ...

پاکستان کا گردشی قرضہ ساڑھے 22کھرب روپے تک پہنچ گیا، جولائی میںایک ارب 43کروڑ ڈالر مالیت کی پیٹرولیم مصنوعات درآمدکی گئیں،25فیصد تیل بجلی کی پیداوار میں استعمال ہوا،گردشی قرضہ ختم کرنے کیلئے قابل تجدید توانائی زرائع کی طرف منتقلی ناگزیر،پاکستان میںشمسی توانائی سے 20 لاکھ میگاواٹ اور ہوا سے 4 لاکھ میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت موجود۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ذریعے قابل تجدید توانائی پیدا کرنے کی بڑی صلاحیت ہے جس سے فوسل فیول پر انحصار کم ہوگا اور گردشی قرضے اور گرین ہاوس گیسوں کے اخراج کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔ ڈائریکٹر حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی اور ایڈوائزر انرجی عرفان احمدنے ویلتھ پاک کو بتایا کہ پاکستان میں شمسی اور ہوا سے توانائی پیدا کرنے کی نمایاں صلاحیت موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان شمسی توانائی سے 20 لاکھ میگاواٹ اور ہوا سے 4 لاکھ میگاواٹ توانائی پیدا کر سکتا ہے جبکہ اب تک ہوا اور شمسی توانائی کو بالترتیب صرف 2 گیگا واٹ اور 0.8 گیگا واٹ کے لیے استعمال کیا گیا ہے۔عرفان احمدنے کہا کہ پاکستان کی توانائی پیدا کرنے کی نصب شدہ صلاحیت 34,000 میگاواٹ ہے جو حقیقی صلاحیت کے مقابلے میں کم ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں فی کس بجلی کی کھپت عالمی اوسط کا پانچواں حصہ ہے لیکن ایک ہی وقت میںتوانائی کا ضیاع عالمی اوسط سے تین گنا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں توانائی کی پائیدار پالیسیوں کی ضرورت ہے اور حکومت اور نجی شعبے کو قابل تجدید توانائی کے امکانات کی تلاش کے لیے مل کر کام کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو نجی شعبے کے لیے قابل تجدید توانائی کی طلب کے حوالے سے ایک روڈ میپ ترتیب دے کر پالیسیاں مرتب کرنی چاہئیں اور ان کے بارے میں ہم آہنگ رہنا چاہیے۔ اس سلسلے میں نجی شعبے کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے۔آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل کے ڈیٹا سے پتہ چلتا ہے کہ پاکستان نے جولائی 2022 میں 1,542,715 ملین ٹن تیل درآمد کیاجوبنیادی طور پر ٹرانسپورٹ اور پاور سیکٹر میں استعمال ہوتا ہے۔ ٹرانسپورٹ سیکٹر نے رواںمالی سال کے پہلے مہینے میں 64 فیصد اور پاور سیکٹر نے کل درآمد شدہ تیل کا 25 فیصد استعمال کیا۔پاکستان بیورو آف شماریات کے مطابق پاکستان نے جولائی 2022 میں 1.43 بلین ڈالر مالیت کی پیٹرولیم مصنوعات درآمد کیں۔عرفان احمدنے کہا کہ توانائی کے شعبے کو درپیش مسئلہ سرکلر ڈیٹ میں اضافہ ہے جو کھربوں روپے تک پہنچ چکا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سپلائی چین کے دوران ترسیلی نقصانات توانائی کے شعبے کو درپیش ایک بڑی رکاوٹ ہے۔ویلتھ پاک کی تحقیق کے مطابق پاکستان میں گردشی قرضہ 2.25 ٹریلین روپے تک پہنچ گیا ہے۔عرفان احمدنے کہا کہ مسابقتی تجارتی دو طرفہ کنٹریکٹ مارکیٹ ایک بنیادی ماڈل ہے جو توانائی کے شعبے کو درپیش مسائل کو حل کرنے میں مدد کر سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترسیل اورتقسیم کے نقصانات کے بنیادی مسئلے کو حل کرنے کے لییمقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاری کی جانی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پالیسی سازوں کو ان پالیسیوں پر توجہ دینی چاہیے جو ان کے عوام کے حق میں ہوں اور پوری قوم کو توانائی فراہم کریں۔سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ پالیسی انسٹی ٹیوٹ کی ایک رپورٹ کے مطابق مسابقت میں بہتری، اہداف اور پالیسی سپورٹ پاکستان میں قابل تجدید توانائی کو نئی بلندیوں پر لے جا رہی ہے اور اگلے آٹھ سالوں میں پیداواری صلاحیت بڑھ کر 13,686 میگاواٹ ہو جائے گی۔ قابل تجدید ذرائع کے بارے میں پالیسی اور ریگولیٹری غیر یقینی صورتحال کے ساتھ ساتھ وفاقی اور صوبائی حکام کے درمیان کوآرڈینیشن میکانزم کی کمی، قابل تجدید ذرائع کی طرف منتقلی میں سست پیش رفت کا باعث بنتی ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اہم رکاوٹ چھوٹے پیمانے کے منصوبوں کے لیے مناسب فنانسنگ کی کمی ہے۔ کارپوریٹ سیکٹر کو آگے بڑھنا چاہیے اور قابل تجدید توانائی میں سرمایہ کاری کرنی چاہیے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۴ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

دنیا بھرمیں نوول کرونا وائرس کے مصدقہ کیسز ک...

دنیا بھر میں نوول کرونا وائرس سے شدید متاثرہ ملکوں میں مصدقہ کیسز کے حوالے سے جانز ہوپکنز یونیورسٹی کے سسٹمز سائنس وانجینئرنگ مرکز نے تازہ ترین اعدادوشمار جاری کئے ہیں جو 14 ستمبر کو پاکستانی وقت کے مطابق صبح 10 بجے تک کے ہیں۔ دنیا بھرمیں نوول کرونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 60 کروڑ96 لاکھ 58 ہزار 795 ہوگئی۔ امریکہ 9 کروڑ53 لاکھ 87 ہزار 377 مصدقہ کیسز کے ساتھ سرفہرست ہے۔ جبکہ بھارت 4 کروڑ45 لاکھ 10 ہزار 57 مصدقہ کیسز کے ساتھ دوسرے اور فرانس 3 کروڑ 49 لاکھ 85 ہزار 401 مصدقہ کیسز کے ساتھ تیسرے نمبرپر ہے۔ برازیل میں مصدقہ کیسز کی تعداد 3 کروڑ 45 لاکھ 44 ہزار 377، جرمنی میں 3 کروڑ 25 لاکھ 58 ہزار 479، جنوبی کوریا میں 2 کروڑ 40 لاکھ 99 ہزار134 اور برطانیہ میں 2 کروڑ 37 لاکھ 71 ہزار 845 تک پہنچ گئی ہے۔ اٹلی میں 2 کروڑ 20 لاکھ 77 ہزار 601 اور جاپان میں 2 کروڑ 2 لاکھ 96 ہزار 689 مصدقہ کیسز ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۴ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین، ہینان کی غیر ملکی تجارت میں پہلے8 ماہ ک...

چین کے وسطی صوبے ہینان کی غیر ملکی تجارت سال 2022 کے پہلے 8 ماہ کے دوران گزشتہ سال کے مقابلے میں 8.4 فیصد بڑھ کر 517.56 ارب یوآن (تقریبا 75 ارب امریکی ڈالر)تک پہنچ گئی ہے۔ مقامی ژینگ ژو کسٹمز کے اعداد و شمار کے مطابق مجموعی طور پر صوبے کی برآمدات 7.5 فیصد بڑھ کر 318 ارب یوآن ہو گئی جبکہ اسکی درآمدات 9.8 فیصد بڑھ کر 199.56 ارب یوآن تک پہنچ گئی ہے۔ جنوری سے اگستتک اس صوبے کی اہم برآمدی اشیا میں موبائل فونز، محنت طلب مصنوعات، ایلومینیم کی مصنوعات اور زرعی مصنوعات شامل تھیں۔ اس عرصہ کے دوران آسیان کے ملکوں اور یورپی یونین کے ساتھ ہینان کی تجارت میں اضافہ برقرار رہا۔ علاقائی جامع اقتصادی شراکت داری سے منسلک ملکوں کے ساتھ اس کی تجارت میں گزشتہ سال کی نسبت 16.7 فیصد اضافہ ہوا جبکہ بیلٹ اینڈ روڈ کے ساتھ واقع ملکوں کے ساتھ اس کی تجارت میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 33.3 فیصد اضافہ ہوا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۴ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چینی مین لینڈ پر سٹار بکس کے اسٹورز کی تعداد...

شنگھائی(شِنہوا) کافی فروخت کرنے والی بڑی کمپنی،سٹار بکس نے توقع ظاہر کی ہے کہ 2025 تک چینی مین لینڈ میں اس کے اسٹورز کی تعداد اضافے کے ساتھ 9ہزار ہوجائے گی،جس سے روزگارکے مزید 35ہزار مواقع پیدا ہوں گے۔

سٹاربکس چائنہ کی چیئر وومین بیلنڈا وونگ نے کہا کہ سٹار بکس چائنہ 2025 ترقی کے ایجنڈاکے آغاز کے ذریعے ٹھوس وعدوں اور اقدامات کے ساتھ  ہمیں چینی مارکیٹ کے امکانات اور مواقع پر مضبوط اعتماد ہے۔ اور سٹاربکس کوویڈ-19وبا کے بعد سے پیش آنے والی مشکلات سے گزرنے کے بعد پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط ہے۔

تقریباً 1ارب 10کروڑ یوآن (تقریباً 15کروڑ90لاکھ امریکی ڈالر) کی سرمایہ کاری کے ساتھ، چین کے مشرقی صوبے جیانگ سو کے شہر کنشان میں سٹار بکس کافی پارک مکمل ہو جائے گا جو2023 کے موسم گرما میں کام شروع کرے گا۔سٹاربکس نے چینی مین لینڈ پر اپنا پہلا ڈیجیٹل ٹیکنالوجی انوویشن سنٹر قائم کرنے کے منصوبے کا اعلان کیا ہے جس پر کمپنی1ارب40کروڑ یوآن سے زیادہ خرچ کرے گی۔

۱۴ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

مغربی کنارے میں تصادم کے دوران 2 فلسطینی ، ا...

بیت المقدس / رم اللہ(شِنہوا)اسرائیلی فوجی چوکی پر فائرنگ کے تبادلے میں 2 فلسطینی اور ایک اسرائیلی فوجی افسر مارا گیا۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان نے بدھ کے روز ایک بیان میں کہا کہ مغربی کنارے کے شمالی شہر جینن کے نزدیک چوکی پر تعینات فوجیوں نے 2 فلسطینیوں کو ہتھیار اٹھائے چوکی کے نزدیک آتے ہوئے دیکھا۔

بیان میں مزید بتایاگیا ہے کہ جب فوجیوں نے انہیں گرفتار کرنے کی کوشش کی تو فلسطینیوں نے فائرنگ شروع کر دی جس کے باعث ایک اہلکار مارا گیا جس پر انہیں بھی گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔

دریں اثناء فلسطینی وزارت صحت نے بتایا کہ نامعلوم شناخت کے حامل 2 فلسطینی مرد اسرائیلی فوجیوں کے ہاتھوں مارے گئے ہیں۔

جنین میں مقامی ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے ان 2 افراد کی لاشیں اپنے قبضے میں لے لیں ہیں اور ان میں سے ایک فلسطینی سیکورٹی ادارے کا رکن تھا۔

۱۴ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین کے اندرونی منگولیا میں گزشتہ دہائی کے دو...

ہوہوٹ(شِنہوا) چین کے شمالی اندرونی منگولیا خود اختیار خطے میں صحرازدگی پر قابو پانے کی کوششوں کے تحت پچھلی دہائی کے دوران 81لاکھ  ہیکٹر سے زیادہ رقبے پر جنگلات اور 1کروڑ90لاکھ ہیکٹر رقبے پرگھاس اگائی گئی ہے۔

اندرونی منگولیا کے پارٹی چیف سن شاوچھینگ نے بتایا کہ گھاس اور جنگلات کا رقبہ گزشتہ دہائی کے دوران بالترتیب 40.3 فیصد اور 20.8 فیصد سے بڑھ کر 45 فیصد اور 23 فیصد ہو گیا ہے۔ 

جیسے جیسے صحرائی اور ویران زمین کا رقبہ کم ہوتا جارہا ہے، اس خطے میں ریت کے طوفان آنے کے دنوں کی تعداد 4.9 سے کم ہوکر 0.6 دن فی سال رہ گئی ہے۔

 

چین کے شمالی اندرون منگولیا خوداختیار خطے کی اولان سوہائی جھیل کا ایک فضائی نظارہ۔ (شِںہوا) 

 

2021 میں، اندرونی منگولیا میں صاف ہوا کے ساتھ دنوں کا تناسب 2015 کے مقابلے میں 3.7 فیصد زیادہ تھا۔ مقامی سرکاری اعداد و شمار کے مطابق  2016 کے مقابلے میں پانی کے بہتر معیار کے ساتھ سطح زمین کے اوپر پائے جانے والے پانی کے ذخائر کا تناسب 22.9 فیصد زیادہ ہے۔ 

سن کے مطابق، خطے میں گزشتہ دہائی کے دوران ماحولیاتی اور ماحول دوست ترقی پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے اعلیٰ معیار کی ترقی حاصل کی گئی ہے۔

اندرونی منگولیا میں 15لاکھ 70ہزار غریب باشندوں کو پچھلی دہائی کے دوران غربت کی دلدل  سے نکالا گیا۔ اس خطے میں فی کس جی ڈی پی  2012 کی 42 ہزار یوآن (تقریباً 6036.4 امریکی ڈالر) سے بڑھ کر 2021 میں 85ہزار یوآن ہو گئی ہے۔

۱۴ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

آسٹریلیا بین الاقوامی طلباء کو ترغیب دینے ک...

سڈنی (شِنہوا) ویسٹرن آسٹریلیا (ڈبلیو اے) کی حکومت نے ریاست کے بین الاقوامی تعلیم کے شعبے کو دوبارہ متحرک کرنے کےغرض سے مجموعی طور پر1 کروڑ 68 لاکھ آسٹریلین ڈالر (1 کروڑ 13 لاکھ امریکی ڈالر) کی متعدد اسکیمیں شروع کی ہیں۔

آسٹریلیا کے مغربی علاقہ کے بین الاقوامی تعلیم کے وزیر ڈیوڈ ٹیمپل مین نے بدھ کو یہ اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ایجنٹس کو ترغیب دینے والی ایک اسکیم کے لئے 1 کروڑ آسٹریلین ڈالرز (67 لاکھ امریکی ڈالرز)  مختص کیے جائیں گے تاکہ آسٹریلیا کے مغربی خطے کو ممکنہ طور پر بین الاقوامی طلباء کے لیے حصول تعلیم  کی ایک پسندیدہ منزل کے طور پر فروغ دیا جا سکے۔

ٹیمپل مین نے کہا کہ یہ بہت ضروری ہے کہ  آسٹریلیا کے مغربی خطے کی حکومت بین الاقوامی طلباء کے ایجنٹس کے ساتھ ساتھ طلباء کو بھی ترغیب دے کہ وہ ہماری ریاست میں ہی حصول تعلیم  کے لیے غور کریں اور انہیں آخرکار صحیح انتخاب کرنے کی ترغیب دیں۔

یہ اسکیم ایجنٹس کو 500 سے 1 ہزار آسٹریلوی ڈالرز (337 سے 674 امریکی ڈالر) کے درمیان بونس ادا کرے گی جو کہ اس بات پر منحصر ہے کہ طالب علم کسی پیشہ ورانہ تربیتی ادارے میں یا کسی یونیورسٹی میں داخلہ لے رہا ہے۔

باقی ماندہ 68 لاکھ آسٹریلوی ڈالرز (46 لاکھ امریکی ڈالرز) دو الگ الگ سبسڈیز کی مد میں مختص کیے جائیں گے، جن میں سے ایک رہائش کے لیے اور دوسرا اہل کل وقتی بین الاقوامی طلباء کے لیے تعلیمی فیس کی خاطر مختص ہوں گے۔

ان یک طرفہ سبسڈیز کی مالیت 1 ہزار 500 آسٹریلوی ڈالرز (1 ہزار 10 امریکی ڈالرز) ہوگی۔

ٹیمپل مین نے کہا کہ یہ پروگرام  آسٹریلیا کے مغربی علاقے کی حکومت کے بین الاقوامی تعلیم کے عزم کو ظاہر کرتا ہے اور سال 2022 تا23 کے ریاستی بجٹ میں اس شعبے کے لیے اعلان کردہ اقدامات میں اضافی 4 کروڑ 12 لاکھ آسٹریلوی ڈالرز (2کروڑ 78لاکھ امریکی ڈالر) کا حصہ مختص کیا گیا ہے۔

۱۴ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

پاکستان میں نوول کرونا وائرس کے 118 نئے کیسز...

اسلام آباد (شِنہوا) پاکستان میں گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران نوول کرونا وائرس کے 118 نئےکیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

وزارت صحت کی جانب سے بدھ کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق تازہ کیسز کے بعد ملک بھر میں متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 15 لاکھ 71ہزار413 تک پہنچ گئی ہے۔

وزارت کے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران مزید 3 اموات کے بعد ملک میں نوول کرونا وائرس سے مجموعی طور پر 30 ہزار 603 افراد جاں بحق ہوئےہیں۔

منگل کے روز پاکستان بھر میں 16 ہزار 973 ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے مثبت کیسز کی شرح 0.70 فیصد رہی۔

اس وقت ملک میں 82 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

۱۴ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

دنیا بھرمیں نوول کرونا وائرس کے مصدقہ کیسز ک...

بیجنگ (شِنہوا) دنیا بھر میں نوول کرونا وائرس سے شدید متاثرہ ملکوں میں مصدقہ کیسز کے حوالے سے جانز ہوپکنز یونیورسٹی کے سسٹمز سائنس وانجینئرنگ مرکز نے تازہ ترین اعدادوشمار جاری کئے ہیں جو 14 ستمبر کو پاکستانی وقت کے مطابق صبح 10 بجے تک کے ہیں۔

دنیا بھرمیں نوول کرونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 60 کروڑ96 لاکھ 58 ہزار 795 ہوگئی۔

امریکہ 9 کروڑ53 لاکھ  87 ہزار 377 مصدقہ کیسز کے ساتھ سرفہرست ہے۔ جبکہ بھارت 4 کروڑ45 لاکھ 10 ہزار 57 مصدقہ کیسز کے ساتھ دوسرے اور فرانس 3 کروڑ 49 لاکھ  85 ہزار 401 مصدقہ کیسز کے ساتھ تیسرے نمبرپر ہے۔

برازیل میں مصدقہ کیسز کی تعداد 3 کروڑ 45 لاکھ  44 ہزار 377، جرمنی میں 3 کروڑ 25 لاکھ 58 ہزار 479، جنوبی کوریا میں 2 کروڑ 40 لاکھ 99 ہزار134 اور برطانیہ میں 2 کروڑ 37 لاکھ 71 ہزار 845 تک پہنچ گئی ہے۔

اٹلی میں 2 کروڑ 20 لاکھ 77 ہزار 601 اور جاپان میں 2 کروڑ 2 لاکھ 96 ہزار 689 مصدقہ کیسز ہیں۔

۱۴ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

دنیا بھرمیں نوول کرونا وائرس کے مصدقہ کیسز ک...

بیجنگ (شِنہوا) دنیا بھر میں نوول کرونا وائرس سے شدید متاثرہ ملکوں میں مصدقہ کیسز کے حوالے سے جانز ہوپکنز یونیورسٹی کے سسٹمز سائنس وانجینئرنگ مرکز نے تازہ ترین اعدادوشمار جاری کئے ہیں جو 14 ستمبر کو پاکستانی وقت کے مطابق صبح 10 بجے تک کے ہیں۔

دنیا بھرمیں نوول کرونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 60 کروڑ96 لاکھ 58 ہزار 795 ہوگئی۔

امریکہ 9 کروڑ53 لاکھ  87 ہزار 377 مصدقہ کیسز کے ساتھ سرفہرست ہے۔ جبکہ بھارت 4 کروڑ45 لاکھ 10 ہزار 57 مصدقہ کیسز کے ساتھ دوسرے اور فرانس 3 کروڑ 49 لاکھ  85 ہزار 401 مصدقہ کیسز کے ساتھ تیسرے نمبرپر ہے۔

برازیل میں مصدقہ کیسز کی تعداد 3 کروڑ 45 لاکھ  44 ہزار 377، جرمنی میں 3 کروڑ 25 لاکھ 58 ہزار 479، جنوبی کوریا میں 2 کروڑ 40 لاکھ 99 ہزار134 اور برطانیہ میں 2 کروڑ 37 لاکھ 71 ہزار 845 تک پہنچ گئی ہے۔

اٹلی میں 2 کروڑ 20 لاکھ 77 ہزار 601 اور جاپان میں 2 کروڑ 2 لاکھ 96 ہزار 689 مصدقہ کیسز ہیں۔

۱۴ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں