ازبکستان کے سمرقند میں چین کے صدر شی جن پھنگ اور وزیراعظم پاکستان شہباز شریف فورملر مج مواسی کمپلیکس میں ملاقات کر رہے ہیں۔(شِنہوا)
ازبکستان کے سمرقند میں چین کے صدر شی جن پھنگ اور وزیراعظم پاکستان شہباز شریف فورملر مج مواسی کمپلیکس میں ملاقات کر رہے ہیں۔(شِنہوا)
ازبکستان کے سمرقند میں چین کے صدر شی جن پھنگ اور وزیراعظم پاکستان شہباز شریف فورملر مج مواسی کمپلیکس میں ملاقات کر رہے ہیں۔(شِنہوا)
ازبکستان کے سمرقند میں چین کے صدر شی جن پھنگ اور ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان فورملر مج مواسی کمپلیکس میں ملاقات کے بعد تصویر بنوا رہے ہیں۔(شِنہوا)
ازبکستان کے سمرقند میں چین کے صدر شی جن پھنگ اور ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان فورملر مج مواسی کمپلیکس میں ملاقات کے بعد تصویر بنوا رہے ہیں۔(شِنہوا)
طالبان حکام نے امریکا کی جانب سے ایک نئے سوئس ٹرسٹ فنڈ کے ذریعے افغانستان کے مرکزی بینک کے منجمد 3.5 ارب ڈالر منتقل کرنے کے اعلان پر رد عمل دیتے ہوئے امریکا پر افغان اثاثوں کوہتھیانے اور ہڑپ کرنے کا الزام لگادیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق گزشتہ سال اگست میں طالبان کے دوبارہ اقتدار میں آنے کے بعد امریکا نے مرکزی بینک کے 7 ارب ڈالر کے اثاثے منجمد کر دیے تھے جس سے حکومت کے خاتمے اور غیر ملکی امداد کی معطلی کی وجہ سے بحران زدہ ملک میں غربت میں مزید اضافہ ہوا۔رواں برس فروری میں امریکی صدر جو بائیڈن نے افغانسان کے عوام کو سہولیات دینے کے لیے 3.5 ارب ڈالر نئے ٹرسٹ فنڈ میں منتقل کرنے کا اعلان کیا تھا۔افغانستان کے دیگر 3.5 ارب ڈالر 11 ستمبر 2001 کو امریکا پر حملوں کے حوالے طالبان کے خلاف جاری مقدمات پر خرچ کیے جا رہے ہیں جب کہ بقیہ رقم پر عدالت فیصلہ دے سکتی ہے جس کے بعد وہ نئے فنڈ میں منتقل کردیے جائیں گے۔اثاثے منجمد کیے جانے کے بعد سے کابل کے نئے رہنما واشنگٹن سے امدادی رقم بحال کرانے کی کوشش کر رہے ہیں جب کہ افغانستان موسم سرما میں خوراک کے بحران، معاشی عدم استحکام اور تباہ کن زلزلے کی زد میں ہے۔لیکن بدھ کے روز امریکا نے کہا کہ 3 ارب 50 کروڑ ڈالر پیشہ ورانہ بنیادوں پر چلائے جانے والے فنڈ میں جمع کیے جائیں گے کیونکہ اسے ملک کی رقم کے استعمال کے حوالے سے طالبان کی قیادت پر اعتماد نہیں ہے۔افغان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ افغانستان کے عوام کے اثاثے امریکا نے ہتھیالیے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم امریکا کے اس اقدام کو افغان عوام کی املاک پر حملہ اور قبضہ سمجھتے ہیں، امریکا ان اثاثوں کا مالک نہیں ہے ۔ذبیح اللہ مجاہد نے مطالبہ کیا کہ فنڈز کسی شرط اور پابندی کے بغیر جاری کیے جائیں۔ٹرسٹیز بورڈ کے ماتحت افغان فنڈ سے ملک بجلی جیسی اہم درآمدات کی ادائیگی کر سکتا ہے، اس کے علاوہ عالمی اقتصادی اداروں کو قرض کی ادائیگی، ترقیاتی امداد کے لیے افغانستان کی اہلیت کا دفاع اور نئی کرنسی کی پرنٹنگ کے لیے بھی فنڈز فراہم کر سکتا ہے۔20 سالہ فوجی مداخلت کے خاتمے کے بعد سے امریکا اور دیگرممالک اس بات کی کوشش کر رہے ہیں کہ فنڈز طالبان کے حوالے کیے بغیر افغانستان کو امداد کیسے پہنچائی جائے۔امریکی ڈپٹی سیکریٹری برائے خزانہ ویلے ایڈیمو نے بدھ کے روز ملک کے مرکزی دا افغانستان بینک (ڈی اے بی)کو لکھے گئے خط میں کہا کہ افغانستان میں فی الحال کوئی ایسا ادارہ نہیں ہے جو اس بات کی ضمانت دے سکے کہ یہ رقوم صرف افغانستان کے لوگوں کے فائدے کے لیے استعمال ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ جب تک یہ شرائط پوری نہیں-
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
ازبکستان کے سمرقند میں چین کے صدر شی جن پھنگ اور ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان فورملر مج مواسی کمپلیکس میں ملاقات کر رہے ہیں۔(شِنہوا)
ازبکستان کے سمرقند میں چین کے صدر شی جن پھنگ اور ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان فورملر مج مواسی کمپلیکس میں ملاقات کر رہے ہیں۔(شِنہوا)
سمرقند(شِنہوا)شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے رکن ممالک کے رہنماؤں کے دستخط کے بعد ایس سی او سربراہان مملکت کونسل کے سمرقند اعلامیہ کو جاری کر دیا گیا ہے۔
شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان مملکت کی کونسل کے 22ویں اجلاس میں عالمی غذائی تحفظ، بین الاقوامی توانائی کی سلامتی، موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنےاور ایک محفوظ ، مستحکم اور متنوع سپلائی چین کو برقرار رکھنے کے حوالے سے متعدد بیانات اور دستاویزات بھی جاری کی گئی ہیں۔
اسلام آباد(شِنہوا)ضلع جنوبی وزیرستان میں 6 ماہ کا ایک بچہ پولیو وائرس کے باعث مفلوج ہو گیا ہے ، رواں سال پاکستان میں سامنے آنیوالے پولیو وائرس کا یہ 19واں کیس ہے۔
وزارت صحت کی جانب سے جمعہ کے روز جاری کردہ بیان کے مطابق قومی ادارہ صحت کی پاکستان نیشنل پولیو لیبارٹری نے گزشتہ روز تصدیق کی کہ بچے کو 22 اگست کو فالج کا حملہ ہوا تھا۔
رواں سال جنوبی وزیرستان سے سامنے آنیوالا یہ پہلا کیس ہے۔ رواں سال پاکستان میں سامنے آنیوالے تمام کیسز صوبہ خیبرپختونخوا میں ہی پائے گئے ہیں جن میں جنوبی وزیرستان سے 1 ، لکی مروت سے 2 اور شمالی وزیرستان سے 16 کیس شامل ہیں۔
وزارت نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں وباء پر قابو پانا پاکستان پولیو پروگرام کی توجہ کا مرکز بنا ہواہے۔
بیان کے مطابق وزیرصحت عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ سیلاب کے نتیجے میں پیدا ہونیوالے انسانی بحران سے پولیو کے خاتمے کی کوششوں کیلئے سنگین چیلنجز پیدا ہوئے ہیں کیونکہ ہمیں لاکھوں افراد کی نقل مکانی کا سامنا ہے۔
بڑے پیمانے پر یہ نقل مکانی پولیو وائرس کے پھیلاؤ کا باعث بنے گی اور بچوں کو پولیو کے قطرے پلانا مزیداہمیت اختیار کر جائیگا۔
اقوام متحدہ(شِنہوا) اقوام متحدہ میں چین کے ایلچی نے غذائی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے جامع اقدامات پر زور دیاہے۔اقوام متحدہ میں چین کے نائب مستقل نمائندے دائی بنگ نے غذائی تحفظ کے حوالے سے سلامتی کونسل کے ایک اجلاس میں اظہار خیال کرتے کہا کہ پائیدار امن اور سلامتی کے کے لیے ایک اہم عنصر کے طور پرخوراک کی موثر فراہمی کو یقینی بنانا بین الاقوامی برادری کے سامنے ایک دیرینہ چیلنج ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں پرسکون اورعملیت پسند رہنا چاہیے، ہنگامی معاملات کو حل کرنے اوربھوک ختم کرنے کے موجودہ اورطویل مدتی اہداف کو حاصل کرنے کے لیے توجہ مرکوز کرنی چاہیے۔
چینی سفیر نے کہا کہ مسلح تنازعات سے زرعی پیداوار کو نقصان اور زرعی شعبے کا بنیادی ڈھانچہ تباہ ہوجاتا ہے جس سے تجارت اور خوراک کی فراہمی میں رکاوٹ نقل مکانی کا سبب بنتی ہے،اور اس صورتحال سے غذائی تحفظ کے مقامی حالات براہ راست خراب ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جب تک تنازعات اورجنگیں رہیں گی، مقامی آبادی بھوک کا شکار رہے گی۔عالمی برادری کو ہاٹ اسپاٹ مسائل کے سیاسی تصفیے کوبھرپور طریقے سے فروغ دیتے ہوئے غذائی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے پرامن اور محفوظ ماحول فراہم کرناہوگا۔انہوں نے مستحکم اورہموارصنعتی اورسپلائی چین کو یقینی بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
اقوام متحدہ(شِنہوا) اقوام متحدہ میں چین کے ایلچی نے غذائی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے جامع اقدامات پر زور دیاہے۔اقوام متحدہ میں چین کے نائب مستقل نمائندے دائی بنگ نے غذائی تحفظ کے حوالے سے سلامتی کونسل کے ایک اجلاس میں اظہار خیال کرتے کہا کہ پائیدار امن اور سلامتی کے کے لیے ایک اہم عنصر کے طور پرخوراک کی موثر فراہمی کو یقینی بنانا بین الاقوامی برادری کے سامنے ایک دیرینہ چیلنج ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں پرسکون اورعملیت پسند رہنا چاہیے، ہنگامی معاملات کو حل کرنے اوربھوک ختم کرنے کے موجودہ اورطویل مدتی اہداف کو حاصل کرنے کے لیے توجہ مرکوز کرنی چاہیے۔
چینی سفیر نے کہا کہ مسلح تنازعات سے زرعی پیداوار کو نقصان اور زرعی شعبے کا بنیادی ڈھانچہ تباہ ہوجاتا ہے جس سے تجارت اور خوراک کی فراہمی میں رکاوٹ نقل مکانی کا سبب بنتی ہے،اور اس صورتحال سے غذائی تحفظ کے مقامی حالات براہ راست خراب ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جب تک تنازعات اورجنگیں رہیں گی، مقامی آبادی بھوک کا شکار رہے گی۔عالمی برادری کو ہاٹ اسپاٹ مسائل کے سیاسی تصفیے کوبھرپور طریقے سے فروغ دیتے ہوئے غذائی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے پرامن اور محفوظ ماحول فراہم کرناہوگا۔انہوں نے مستحکم اورہموارصنعتی اورسپلائی چین کو یقینی بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
اسلام آباد(شِنہوا)پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران نوول کرونا وائرس کے 98 نئے کیسزرپورٹ ہوئے ہیں۔
وزارت صحت کی جانب سےجمعہ کے روز جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق نئے کیسز سامنے آنے کے بعد ملک بھر میں عالمی وباء سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 15 لاکھ 71 ہزار 628 ہو گئی ہے۔
وزارت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا ، پاکستان میں نوول کرونا وائرس کے باعث اب تک مجموعی طور پر 30 ہزار 604 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔
گزشتہ روز ملک میں نوول کرونا وائرس کے 14 ہزار 467 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے مثبت کیسز کی شرح 0.68 فیصد رہی ہے۔
ملک بھر میں زیرعلاج مریضوں میں سے 85 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔
نیویارک (شِنہوا) امریکی افریقی کمانڈ (ایفروکام ) نے امریکی رہنماؤں کی جانب سے کیےگئے دعویٰ کے باوجود تحفظ اور استحکام پیدا نہیں کیا ،بلکہ اس نے براعظم پر امریکی فوج کی مو جودگی کو بڑ ھا یا ہے۔
ویب سائٹ ٹروتھ آؤٹ پر جاری ہونےوالی رپورٹ کے مطابق ایفروکام کو 2007 میں براعظم کی بڑھتی ہوئی اسٹریٹیجک اہمیت کے پیش نظرتشدد پسند انتہا پسند تنظیموں کی نگرانی اور ان کو روکنے سمیت امریکی مفادات کے تحفظ کے لیے شروع کیا گیا تھا۔
رپورٹ کے مطابق اس حقیقت کے باوجود کہ امریکہ کسی افریقی ملک کے ساتھ حالت جنگ میں نہیں ہے، اس براعظم میں 46 امریکی فوجی اڈے اور چوکیاں موجود ہیں ۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس کے باوجود جوں جوں پورے براعظم میں ایفروکام کی موجودگی بڑھتی جارہی ہے، اسی طرح دہشت گردی میں اضافہ ہورہا ہے جبکہ ایفروکام کا مقصد ہی اس کو روکنا تھا ۔
دنیا کے غریب ترین ممالک نے کہا ہے کہ وہ اس بات پر اصرار کریں گے کہ اقوام متحدہ کے آئندہ موسمیاتی مذاکرات کے دوران موسمیاتی تبدیلیوں کے نقصانات کے خطرے سے دوچار اقوام کو معاوضہ دینے کے لیے ایک فنڈ قائم کرنے کی تجاویز پر زور دیا جائے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سینیگال کے دارالحکومت ڈاکار میں ہونے والے 46 سب سے کم ترقی یافتہ ممالک (ایل ڈی سی) کے بلاک کے وزرا اور ماہرین نے کہا کہ ان کے ممالک سب سے زیادہ آب و ہوا کے اثرات سے دوچار ہیں لیکن اس کی سب سے بڑی وجہ یعنی کاربن کے اخراج میں ان کا سب سے کم حصہ ہے۔ایک بیان میں ان ممالک نے کہا کہ نومبر کے موسمیاتی مذاکرات سے قبل نقصانات اور تباہی کے لیے ایک فنڈننگ میکانزم تربیت دینا 'انتہائی اہمیت' کا حامل ہے۔انہوں نے 'تمام فریقوں، خاص طور پر کاربن کا زیادہ اخراج کرنے والوں' سے اخراج میں تیزی کے ساتھ گہری کٹوتیوں اور موسمیاتی امداد سے متعلق امیر معیشتوں کے ماضی کے وعدوں کو پورا کرنے کے مطالبے کا اعادہ کیا۔موسمیاتی تبدیلی پر اقوام متحدہ کے فریم ورک کنونشن کے فریقین کی 27 ویں کانفرنس 'کوپ 27' چھ سے 18 نومبر تک مصر کے سیاحتی مقام شرم الشیخ میں منعقد ہوگی۔سینیگال کے دارالحکومت میں ایل ڈی سی کے نمائندوں کیدرمیان کوپ میٹنگ سے قبل ہوئے اجلاس کے بعد افریقی وزرائے ماحولیات کے درمیان بات چیت ہوئی، جس میں امریکی موسمیاتی سفیر جان کیری نے شرکت کی۔سالانہ اجلاسوں میں کاربن کے اخراج پر رکاوٹ عائد کرنے اور فنڈنگ سے متعلق قومی وعدوں پر اکثر شدید بحث ہوتی ہے۔امیر ممالک نے پہلے غریب ممالک کو کاربن کے اخراج کو روکنے اور موسمیاتی تبدیلی کے خلاف لچک پیدا کرنے کے لیے اربوں ڈالر دینے کا وعدہ کیا تھا۔ایل ڈی سی بلاک، خاص طور پر افریقہ اور ایشیا کے ممالک کو جمع کرتا ہے، خاص طور پر ان کمزور ممالک کے لیے معاوضے کے لیے مہم چلا رہا ہے جو ماحولیات سے متعلق نقصانات جیسے کہ سیلاب اور سمندر کی سطح میں اضآفے جیسے مسائل سے دوچار ہیں۔یہ بلاک چاہتا ہے کہ آئندہ مذاکرات میں فنڈ فراہم کرنے کے لیے ایک طریقہ کار قائم کیا جائے۔اس حوالے سے سینیگال کے وزیر ماحولیات عبدو کریم سال نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے سامنے ممالک کو اپنا بچا خود کرنے کے لیے چھوڑا جارہا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
بیجنگ (شِنہوا) چین کی مستقل اثاثوں کی سرمایہ کاری میں رواں سال کے پہلے 8مہینوں کے دوران گزشتہ سال کی نسبت 5.8 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔
قومی ادارہ شماریات کی جانب سے جمعہ کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطا بق جنوری سےاگست تک مستقل اثاثوں کی سرمایہ کاری 367 کھرب 10 ارب یوآن (تقریباً 53 کھرب امریکی ڈالرز) رہی۔
اس نمومیں پہلے سات مہینوں کے دوران رپورٹ کردہ 5.7 فیصد اضافے کی نسبت تیزی آئی ہے ۔
نجی شعبے کی جانب سے جنوری تااگست کے عرصہ کے دوران مستقل اثاثوں کی سرمایہ کاری ایک سال پہلے کے مقابلے میں2.3 فیصد بڑھ کر 203 کھرب 10 ارب یوآن ہو گئی ہے ۔
بیجنگ (شِنہوا) چین میں شہری بے روزگاری کی شرح اگست کےدوران 5.3 فیصد رہی جو کہ ایک سروے کےمطابق جولائی میں 5.4 فیصد کی نسبت کم ہے۔
قومی ادارہ شماریات (این بی ایس) کی جانب سے جمعہ کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں سال کے پہلے 8 مہینوں کے دوران مجموعی طور پر 89 لاکھ 80 ہزار نئی شہری ملازمتیں پیدا کی گئی ہیں ۔
ان اعداد و شمار کے مطابق 25 سے 59 سال کی عمرکے درمیان افراد میں بے روزگاری کی شرح اگست میں 4.3 فیصد رہی جو کہ لیبر مارکیٹ کی اکثریت پر مشتمل ہے ۔
سروے کرائے گئے 31 بڑے شہروں میں بے روزگاری کی شرح اگست کےدوران 5.4 فیصد رہی جو کہ جولائی میں 5.6 فیصد تھی۔
اس سروے میں شہری بے روزگاری کا حساب کتاب ان بے روزگار افراد کی تعداد کی بنیاد پر کیا جاتا ہے جنہوں نے شہری علاقوں میں روزگار کے سروے میں حصہ لیا ہو، جبکہ ان میں شہروں میں نقل مکانی کرنے والے کارکنان بھی شامل ہیں ۔
روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن اور چینی رہنما شی جن پھنگ نے یوکرین تنازع کے آغاز کے بعد ہونے والی پہلی ملاقات میں مغرب کی مخالفت میں اپنے اسٹریٹجک تعلقات مزید مضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق دونوں رہنمائوں نے سابق سوویت یونین ملکازبکستان میں جاری شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہی اجلاس کے موقع پر اپنے وفود کے ہمراہ ملاقات کی۔یہ ملاقات وبائی مرض کورونا کے ابتدائی دنوں کے بعد سے شی جن پھنگ کے پہلے بیرونی دورے کا حصہ تھی جب کہ یہ میٹنگ ولادیمیر پیوٹن کے لیے یہ دکھانے کا موقع تھی کہ مغربی ممالک کوششوں کے باوجود روس کو عالمی دنیا میں مکمل طور پر تنہا نہیں کیا جاسکا۔شی جن پھنگ نے بات چیت میں ولادیمیر پیوٹن کو بتایا کہ چین روس کے ساتھ مل کر بڑی طاقتوں کے طور پر کوششیں کرنے اور سماجی انتشار کا شکار دنیا میں استحکام لانے اور مثبت توانائی میں اضافے کے لیے رہنمائی کا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔
چینی سرکاری نشریاتی ادارے سی سی ٹی وی نے بھی شی جن پھنگ کے حوالے سے کہا کہ چین روس کے ساتھ ایک دوسرے کے بنیادی مفادات کے تحفظ کے لیے کام کرنے کو تیار ہے۔ولادیمیر پیوٹن نے واضح طور پر امریکا پر سخت تنقید کی جو یوکرین کی حمایت اور روس پر پابندیاں عائد کرنے کی کوششوں میں سب سے آگے ہے۔روسی صدر نے کہا کہ ہم یوکرینی بحران کے سلسلے میں اپنے چینی دوستوں کے متوازن مقف کو سراہتے ہیں۔اس موقع پر ولادیمیرپیوٹن نے تائیوان کے معاملے پر چین کے لیے ماسکو کی حمایت کا بھی اعادہ کیا۔ولادیرمیرپیوٹن نے کہا کہ ہم ون چین کے اصول کی پابندی کرتے ہیں، ہم آبنائے تائیوان میں امریکا کی اشتعال انگیزی کی اور ان کے سیٹلائٹ پروگرام کی مذمت کرتے ہیں۔دونوں رہنمائوں کے درمیان یہ پہلی بلمشافہ ملاقات ہے جب کہ دلادیرمیرپیوٹن نے فروری کے اوائل میں شی جن پھنگ سے سرمائی اولمپک کھیلوں کے موقع پر ملاقات کی تھی جو کہ روسی رہنما کی جانب سے یوکرین میں فوجی کارروائی شروع کرنے سے چند روز قبل ہوئی تھی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
بیجنگ (شِنہوا) چین کے ایک اہم اقتصادی اشاریے ویلیو ایڈڈ صنعتی پیداوار میں رواں سال کے پہلے 8 مہینوں کے دوران گزشتہ سال کی نسبت 3.6 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔
قومی ادارہ شماریات (این بی ایس ) کی جانب سے جمعہ کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق صرف اگست میں ہی قیمت کے عنصر کو منہا کرنے کے بعد، ملک کی صنعتی پیداوار میں گزشتہ سال کی نسبت 4.2 فیصد اضافہ ہوا۔ یہ اعداد وشمار گزشتہ ماہ کے مقابلے میں 0.32 فیصد زیادہ تھے۔
صنعتی پیداوار کا استعمال کم از کم 2 کروڑ یوآن (تقریباً 28 لاکھ 90ہزار امریکی ڈالرز) کے سالانہ کاروبار والے نامزد بڑے کاروباری اداروں کی سرگرمی کی پیمائش کے لیے کیا جاتا ہے۔
چین کی بلدیہ تیان جن کی جانب سے پاکستانی سیلاب سے متاثرہ صوبوں اور شہروں کے لئے عطیہ کردہ اشیاء روانہ کی جارہی ہیں۔ (شِںہوا)
چین کی بلدیہ تیان جن کی جانب سے پاکستانی سیلاب سے متاثرہ صوبوں اور شہروں کے لئے عطیہ کردہ اشیاء روانہ کی جارہی ہیں۔ (شِںہوا)
روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے اہم قریبی ساتھی، روس کے سرکاری اخبار پراودا کے چیف ایڈیٹر ولادیمیر سنگورکن اچانک انتقال کرگئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق 68 سال کی عمر میں انتقال کر جانے والے ولادیمیر سنگورکن روسی شہر خباروسک کے کاروباری دورے کے دوران فالج کا شکار ہوئے تھے۔روسی سرکاری میڈیا کے مطابق سنگورکن مشرقِ بعید کے حوالے سے شہرت رکھنے والی روسی شخصیت ولادیمیر آرسینیف کے بارے میںایک کتاب کے لیے مواد اکٹھا کرنے کے سفر کے دوران دم گھٹنے کی شکایت کے بعد اچانک انتقال کر گئے۔ڈاکٹروں نے روسی صدر کے قریبی ساتھی سنگورکن کی موت کی وجہ فالج کو قرار دیا ہے۔ایک بیان میں کریملن نے ولادیمیر سنگورکن کی موت کو روسی صحافت کے لیے بہت بڑا نقصان قرار دیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
چین کی شمالی بلدیہ تیان جن کی جانب سے پاکستانی سیلاب سے متاثرہ صوبوں اور شہروں کے لئے عطیہ کردہ اشیاء ٹرک میں لادی جارہی ہیں ۔ (شِںہوا)
چین کی شمالی بلدیہ تیان جن کی جانب سے پاکستانی سیلاب سے متاثرہ صوبوں اور شہروں کے لئے عطیہ کردہ اشیاء ٹرک میں لادی جارہی ہیں ۔ (شِںہوا)
چین کی شمالی بلدیہ تیان جن کی جانب سے پاکستانی سیلاب سے متاثرہ صوبوں اور شہروں کے لئے عطیہ کردہ اشیاء کو تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے۔ (شِںہوا)
چین کی شمالی بلدیہ تیان جن کی جانب سے پاکستانی سیلاب سے متاثرہ صوبوں اور شہروں کے لئے عطیہ کردہ اشیاء کو تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے۔ (شِںہوا)
چین کے دارالحکومت بیجنگ میں منعقدہ بیجنگ فیشن ویک کی افتتاحی تقریب میں ماڈلز ملبوسات پیش کررہی ہیں ۔ (شِںہوا)
اقوام متحدہ نے گزشتہ دنوں آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی پر اپنی تشویش کا اظہار کیا اور دونوں ممالک کے درمیان طے پانے والی جنگ بندی پر خوشی کا اظہار کیا ہے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں "بین الاقوامی امن و سلامتی کا تحفظ" کے عنوان سے بلائی گئی کانفرنس میں آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان تنازعات پر بحث کی گئی ۔کونسل سے خطاب کرتے ہوئے یو این پولیٹیکل افیئرز یونٹ میں یورپ، وسطی ایشیا اور امریکہ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل میروسلاف جینکا نے گزشتہ روز دونوں ممالک کے درمیان جنگ بندی پر اپنے اطمینان کا اظہار کیا۔جینکا نے کہا کہ اقوام متحدہ ایک دوسرے کے بارے میں فریقین کے دعووں کی تصدیق کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ تاہم، ہمیں اس خطرناک اضافے پر گہری تشویش ہے، جس میں عام شہریوں پر اس کے ممکنہ اثرات بھی شامل ہیں، اور تمام فریقین پر زور دیتے ہیں کہ وہ کشیدگی کو کم کرنے کے لیے فوری اور ٹھوس اقدامات کریں۔انہوں نے کہا کہ اس ہفتے دونوں ممالک کے درمیان ہونے والے واقعات نے ہمیں واضح طور پر یاد دلایا کہ دونوں ممالک کے درمیان ہونے والے واقعات خطے کو غیر مستحکم کررہے ہیں ۔ جینکا نے کہا کہ بین الاقوامی برادری کو فریقین کے درمیان موجودہ کشیدگی کو کم کرنے کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑنی چاہیے اور ان کوششوں کو جاری رکھنا چاہیے۔آذربائیجان کی وزارت دفاع نے اعلان کیا کہ 12 ستمبر کی رات اور 13 ستمبر کی صبح آرمینیائی فوج نے آذربائیجان، داسکیسن، کیلبازار، لاچین اور زنگیلان کی سرحد کی سمتوں میں بڑے پیمانے پر اشتعال انگیزی کی۔وزارت نے اعلان کیا کہ جھڑپوں میں 71 فوجی شہید ہوئے جبکہ آرمینیا کے وزیر اعظم نکول پشینیان نے اعلان کیا کہ 105 آرمینیائی فوجی مارے گئے ہیں ۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
چین کے دارالحکومت بیجنگ میں منعقدہ بیجنگ فیشن ویک کی افتتاحی تقریب میں ماڈل ایک لباس پیش کررہی ہے ۔ (شِںہوا)
بھارت کی ریاست اتر پردیش میں شدید بارشوں کے باعث دو مکانات گرنے کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اتر پردیش کے وزیر اعلی برجیش پاٹھک نے اعلان کیا کہ ریاست کے دارالحکومت لکھن میں 24 گھنٹوں میں 35 ملی میٹر بارش ہوئی، جو کہ "بھاری بارش" کے زمرے میں آتی ہے۔پاٹھک نے کہا کہ لکھنو کے حضرت گنج علاقے میں، ایک بہت پرانا اور تباہ حال مکان، جہاں مزدور رہ رہے تھے، شدید بارش کی وجہ سے گر کر تباہ ہوگیا ہے، جس کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہو گئے ہیں۔وزیر اعلی پاٹھک نے بتایا کہ لکھن کے جنوب مغرب میں 40 کلومیٹر دور انا قصبے میں ایک مکان کے گرنے کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک ہو گئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ علاقے میں بجلی منقطع ہوگئی اور سیکڑوں مکانات سیلاب میں آگئے، پاٹھک نے کہا کہ آج لکھنو میں اسکول بند رہیں گے۔لکھنو میں 24 گھنٹوں کے دوران155.2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔مون سون کی بارشیں، جو جنوبی ایشیا میں جون-ستمبر میں موثر ہوتی ہیں، ہر سال بڑے پیمانے پر قدرتی آفات اور حادثات خاص طور پر بھارت میں تباہی کا باعث بنتی ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
چین کے دارالحکومت بیجنگ میں منعقدہ بیجنگ فیشن ویک کی افتتاحی تقریب میں ماڈلز ملبوسات پیش کررہی ہیں ۔ (شِںہوا)
چین کے دارالحکومت بیجنگ میں منعقدہ بیجنگ فیشن ویک کی افتتاحی تقریب میں ماڈل ایک لباس پیش کررہی ہے ۔ (شِںہوا)
ترکی-امریکہ اسٹریٹجک میکانزم مشاورت کا تیسرا دور امریکہ کے دارالحکومت واشنگٹن میں منعقد ہوا ہے۔ترک میڈیا کے مطابق نائب وزیر خارجہ امور سعدات اونال نے امریکی معاون وزیر خارجہ وینڈی شرمین اور سیاسی امور کی انڈر سیکرٹری آف سٹیٹ وکٹوریہ نولینڈ سے ملاقات کی ہے۔وفود نے خطے کی سیاسی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا اور دہشت گردی کی تمام شکلوں اور مظاہر سے نمٹنے کی ضرورت پر زور دیا۔ملاقات میں جنوبی قفقاز میں امن کے فروغ کی اہمیت پر بھی توجہ مرکوز کی گئی۔امریکی وفد نے بحیرہ اسود سے یوکر ینی اناج کے محفوظ راستہ کو یقینی بنانے کے لیے ترکی کی ثالثی کی کوششوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔ملاقات کے دوران اس بات پر زور دیا گیا کہ حالیہ عرصے میں دو طرفہ تجارتی تعلقات میں تیزی آئی ہے اور اس بات پر غور کیا گیا کہ تمام شعبوں میں اقتصادی تعاون مزید آگے بڑھے گا۔نائب وزیر خارجہ امور سعدات اونال نے کہا ہے کہ وہ توانائی کی فراہمی، رسائی، کارکردگی اور آزادی کو مضبوط بنانے کے لیے مل کر کام کریں گے، فریقین نے مشرق وسطی اور افریقہ سمیت دنیا کے مختلف خطوں میں ترکی اور امریکہ کے درمیان ممکنہ تعاون کے مواقع کا بھی جائزہ لیا۔دوسری جانب ترکی اور امریکا کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہہ ملاقات میں نیٹو کے دونوں اتحادیوں کے درمیان مضبوط تعاون کی تصدیق کی گئی اور دو طرفہ تعلقات اور تزویراتی اور عالمی امور پر جامع خیالات کا تبادلہ کیا گیا ہے ۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
چین کے دارالحکومت بیجنگ میں منعقدہ بیجنگ فیشن ویک کی افتتاحی تقریب میں ماڈل ایک لباس پیش کررہی ہے ۔ (شِںہوا)
سعودی جیولوجیکل سروے بورڈ نے کہا ہے کہ مدینہ منورہ ریجن میں خام سونے اور تانبے کی نئی کانیں دریافت ہوئی ہیں۔ سعودی اخبار کے مطابق جیولوجیکل سروے بورڈ کی جانب سے جاری تفصیلات میں کہا گیا ہیکہ مدینہ منورہ ریجن کی ام البراک پٹی ابا الرحا کے دائرے میں سونے کے نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔ جیولوجیکل بورڈ کا کہنا تھا کہ خام تانبے کی 4 کانیں مدینہ منورہ ریجن کی وادی الفرع کے المضیق علاقے میں دریافت ہوئی ہیں۔ سونے اور تانبے کی نئی کانوں کی دریافت 2020 کے دوران سعودی جیولوجیکل سروے بورڈ کا اہم کارنامہ ہے۔ اس کی بدولت مملکت میں کانکنی کے شعبے میں سرمایہ کاری کا سلسلہ تیزی سے آگے بڑھے گا اور سعودی وژن نیز قومی معیشت مستحکم ہوگی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
ترکی نے کہا ہے کہ وہ تاریخی واقعات کو مسخ کرنے والے ملک یونان کو تاریخ میں موجود سیاہ دھبوں اور حقائق سے دنیا کو آگاہ کرتا رہیگا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق وزارت خارجہ نے ترکی کے خلاف یونان کے بے بنیاد الزامات کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ"ایشیا کچک کی تباہی " کے زیر عنوان یونانی حکام کے غیر حقیقت پسندانہ، غیر معقول بیانات اور سرگرمیوں کے ذریعے، انہیں سو سال پہلے کی مہم جوئی کے نتیجے میں اناطولیہ پر قبضے کے دوران یونانی فوج کی شکست کو فراموش کرنے ، اور انسانیت کے خلاف وحشیانہ جرائم، تاریخی حقائق کو مسخ کر تے ہوئے عالمی برادری کو جھوٹ سے گمراہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ یونان اناطولیہ میں یونانی فوج یا انتظامیہ کی کارروائیوں سے پیدا ہونے والے نقصانات کی تلافی کرنے کی ذمہ داری کو تسلیم کرتا ہیلیکن اس نے انسانیت کے خلاف اپنے جرائم کا اعتراف کرنے اور اس کا معاوضہ ادا نہیں کیا ہے۔بیان میں اس بات پر زور دیا گیا کہ پوری دنیا نے گواہی دی ہے کہ یونان جس نے تاریخ سے کبھی سبق نہیں سیکھا، آج بھی خواتین اور بچوں کی تفریق کے بغیر تارکین وطن کو موت کے گھاٹ اتار کر اپنے وحشیانہ اقدامات سے انسانیت کے خلاف جرائم کا ارتکاب کر رہا ہے۔ ترکی نے کہا ہے کہ وہ تاریخی واقعات کو مسخ کرنے والے ملک یونان کو تاریخ میں موجود سیاہ دھبوں حقائق کو دنیا کو آگاہ کرتا رہیگا ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ "ہم ایک بار پھر یونان کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ عقل کا استعمال کرے اور حقائق کو غلط ثابت کرکے نفرت کو ہوا دینا بند کرے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
افغانستان کے جنوبی صوبہ قندھار کے ایک دیہات میں نوجوان استاد 105 مقامی لڑکے اور لڑکیوں کو بلامعاوضہ تعلیم فراہم کرچکا ہے۔ طلبا باہر بچھے قالین پر بیٹھتے ہیں، اور جماعت میں کتابیں ہاتھ میں پکڑے توجہ سے سنتے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
چینی صدر شی جن پھنگ نے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی سے ملاقات میں کہا ہے کہ وہ شنگھائی تعاون تنظیم کے فریم ورک میں مستحکم ہم آہنگی و تعاون کا خواہاں ہے۔ انہوں نے ایران کو آئندہ شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے اجلاس میں مکمل رکنیت ملنے پر مبارکباد دی۔ شی نے زور دیا کہا کہ خودمختاری اور قومی وقار کے تحفظ میں چین ایران کی حمایت کرتا ہے اور اندرونی امور میں عدم مداخلت کا اصول برقرار رکھنے اور ترقی پذیر ممالک کے مشترکہ مفادات کے تحفظ میں ایران کے ساتھ مل کر کام کرنے پر آمادہ ہے-
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
چین کے صدر شی جن پھنگ نے سمرقند کے فورملر مج مواسی کمپلیکس میں آذربائیجان کے صدر الہام علی یوف سے ملاقات کی ہے۔ شی نے کہا کہ رواں سال چین اور آذربائیجان کے درمیان سفارتی تعلقات قائم ہونے کی 30 ویں سالگرہ ہے ۔ چین آذربائیجان کی ترقی کے اس راستے کی حمایت کرتا ہے جسے اس کے عوام نے آزادانہ طور پر چنا ہے۔ فریقین کو اسٹریٹجک سطح سے دو طرفہ تعلقات دیکھنے اور منصوبہ بندی کرنے، اسٹریٹجک باہمی اعتماد میں اضافہ کرنے،باہمی حمایت میں استحکام ، باہمی تعاون کو گہرا کرنے، دونوں ممالک میں مختلف شعبوں میں پائیدار، گہرے اور عملی تعاون کے لئے کام کرنے کی ضرورت ہے۔ شی نے زور دیا کہ اس وقت بین الاقوامی حالات حاضرہ گہری اور پیچیدہ تبدیلیوں سے گزررہے ہیں، صورتحال جس قدر پیچیدہ ہوگی، عالمی برادری کو یکجہتی و ہم آہنگی کے استحکام کی اتنی ہی زیادہ ضرورت ہوگی۔ چین عالمی ترقیاتی اقدامات (جی ڈی آئی)اور عالمی تحفظ اقدامات (جی ایس آئی) کے نفاذ میں چین کے ساتھ شامل ہونے پر آذربائیجان کا خیرمقدم کرتا ہے۔
فریقین کو تجارت کے فروغ ،تجارتی اشیا میں بہتری ، چین۔ یورپ تیزرفتار مال بردار ٹرین خدمات کی تعداد میں اضافے اور بغیر رکاوٹ بین الاقوامی سپلائی چین یقینی بنانے کی ضرورت ہے۔ شی نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ چین اور آذربائیجان کے درمیان بیلٹ اینڈ روڈ تعاون کے وسیع امکانات موجود ہیں۔ دونوں فریقین کو عوام سے عوام اور ثقافتی تبادلے بڑھانے اور دونوں اطراف کی عوام میں دوستی کو گہرا کرنے کی ضرورت ہے۔ چین شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) سے تعاون کرنے پر آذربائیجان کی حمایت کرتا ہے تاکہ خطے میں سلامتی، استحکام، ترقی اور خوشحالی کے لئے مل کر کام کیا جاسکے۔ علی یوف نے کہا کہ آذربائیجان اورچین حقیقی اسٹریٹجک شراکت دار ہیں، دونوں فریق بین الاقوامی امورپر قریبی رابطے رکھتے ہیں اور دو طرفہ تعاون مسلسل آگے بڑھ رہا ہے۔ آذربائیجان نوول کرونا وائرس ویکسین فراہم کرنے پر چین کا مشکور ہے یہاس یکجہتی کے جذبے کا مکمل اظہار ہے جس کی چین نے ہمیشہ وکالت کی ہے۔ آذربائیجان دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کی 30 ویں سالگرہ کو مختلف شعبوں میں عملی تعاون کو گہرا کرنے کے مواقع کے طور پر استعمال کرے گا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
دنیا بھر میں نوول کرونا وائرس سے شدید متاثرہ ملکوں میں مصدقہ کیسز کے حوالے سے جانز ہوپکنز یونیورسٹی کے سسٹمز سائنس وانجینئرنگ مرکز نے تازہ ترین اعدادوشمار جاری کئے ہیں جو 16 ستمبر کو پاکستانی وقت کے مطابق صبح 10 بجے تک کے ہیں۔ دنیا بھرمیں نوول کرونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 61 کروڑ9 لاکھ 61 ہزار 429 ہوگئی۔ امریکہ 9 کروڑ55 لاکھ 85 ہزار 465 مصدقہ کیسز کے ساتھ سرفہرست ہے۔ جبکہ بھارت 4 کروڑ45 لاکھ 22 ہزار 777 مصدقہ کیسز کے ساتھ دوسرے اور فرانس 3 کروڑ 50 لاکھ 48 ہزار 305 مصدقہ کیسز کے ساتھ تیسرے نمبرپر ہے۔ برازیل میں مصدقہ کیسزکی تعداد 3 کروڑ 45 لاکھ 68 ہزار 833، جرمنی میں 3 کروڑ 26 لاکھ 43 ہزار 742، جنوبی کوریا میں 2 کروڑ 43 لاکھ 16 ہزار302 اور برطانیہ میں 2 کروڑ 38 لاکھ 3 ہزار 26 تک پہنچ گئی ہے۔ اٹلی میں 2 کروڑ 21 لاکھ 14 ہزار 423 اور جاپان میں 2 کروڑ 4 لاکھ 82 ہزار 750 مصدقہ کیسز ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے جمعرات کو برطانیہ اور شمالی آئرلینڈ کے شاہ چارلس سوم سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا۔سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق شاہ سلمان نے ملکہ الزبتھ دوم کی وفات پر بادشاہ چارلس، شاہی خاندان اور برطانیہ کے دوست عوام سے رنج وملال اور دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔خادم حرمین شریفین نے شاہ چارلس کو تخت نشینی کی مبارک باد دیتے ہوئے برطانیہ کے دوست عوام کی خدمت احسن طریقے سے انجام دینے کے حوالے سے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے دونوں دوست ملکوں کے درمیان تعلقات کے استحکام کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔بادشاہ چارلس نے شاندار جذبات کے اظہار پر خادم حرمین شریفین کا دلی شکریہ اور ممنونیت کے جذبات پیش کیے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ وہ سعودی عرب اور برطانیہ کے دوستانہ تعلقات کو مضبوط بنانے کی خواہش رکھتے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
مشرق وسطی کے امور کی امریکی معاون وزیر خارجہ باربرا لیف نے کہا ہے کہ کئی عرب ممالک کے ان کے حالیہ دورے کا بنیادی مقصد مشرق وسطی اور شمالی افریقہ میں سفارتی ذمہ داریوں کو تقویت دینا ہے۔عرب نیوز سے بات کرتے ہوئے معاون وزیر خارجہ نے بتایا ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن اور ان کی انتظامیہ کی عرب خطے میں علاقائی سفارت کاری امریکی کوششوں کی تصدیق ہے۔باربرا لیف نے واشنگٹن میں ایک بریفنگ کے دوران بتایا ہے کہ اگست کے آخر اور ستمبر کے اوائل میں تیونس، عراق، اردن، اسرائیل اور فلسطین کے مغربی کنارے کے دورے کے دوران انہوں نے تنازعات میں کمی کے بارے میں سرکردہ حکام سے مقامی، علاقائی اور عالمی مسائل پر بات چیت کی۔تیونس کے دورے میں باربرا لیف نے تیونس کو درپیش سیاسی اور اقتصادی چیلنجوں کے بارے میں صدر قیس سعید کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔انہوں نے جمہوری اقدار اور انسانی حقوق کی حمایت میں تیونس کے ساتھ شراکت داری کے لیے امریکی عزم اور سیاسی اور اقتصادی اصلاحات کے لیے جامع عمل کی اہمیت پر زور دیا۔امریکی عہدیدار نے بتایا کہ تیونس میں ہی لیبیا کی صدارتی کونسل کے چیئرمین محمد المنفی اور لیبیا کے مرکزی بینک کے گورنر صدیق الکبیر سے بات چیت کی۔ملاقات کے دوران اس بات پر زور دیا کہ وہ اقتصادی اصلاحات اور شفافیت کے ساتھ جمہوری قومی انتخابات کے لیے واضح راستے کی حمایت کریں۔اسرائیل اور مقبوضہ فلسطینی علاقوں کے اپنے جولائی کے دوروں کی بابت انہوں نے بتایا کہ واشنگٹن دو ریاستی حل کے وژن کو زندہ رکھنے کے لیے پرعزم ہے جہاں فلسطینی اور اسرائیلی محفوظ طریقے سے رہ سکیںاور آزادی، سلامتی وخوشحالی کے مساوی اقدامات سے مستفیض ہو سکیں-
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
سعودی ولی عہد پرنس محمد بن سلمان ملکہ الزبتھ دوم کی موت کے بعد برطانوی شاہی خاندان سے تعزیت کرنے لندن جائیں گے۔دی گارڈین کی رپورٹ کے مطابق اس بات کی کوئی تصدیق نہیں ہو سکی کہ آیا وہ ویسٹ منسٹر ایبی میں ملکہ کی آخری رسومات میں شرکت کریں گے یا نہیں۔اکتوبر 2018 میں استنبول میں سعودی قونصل خانے کے اندر واشنگٹن پوسٹ کے کالم نگار جمال خاشقجی کے قتل میں مبینہ طور پر ملوث ہونے کی وجہ سے برطانیہ نے سعودی شہزادے کے قریبی لوگوں پر کئی پابندیاں عائد کر رکھی ہیں۔ 2018 میں خاشقجی کی موت کے بعد یہ پہلا موقع ہو گا جب سعودی ولی عہد برطانیہ کا دورہ کریں گے۔تاہم انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سعودی ولی عہد کا لندن میں ہونا ملکہ کی آخری رسومات میں خلل پیدا کر سکتا ہے، کیونکہ برطانوی شہری ان کے خلاف احتجاجی ریلی نکال سکتے ہیں۔برطانیہ کے شاہی خاندان کے سعودی شاہی خاندان سے قریبی تعلقات رہے ہیں۔ ایم بی ایس نے 2018 میں لندن میں ملکہ سے ملاقات کی۔ کنگ چارلس سوم کئی بار سعودی عرب کا دورہ کر چکے ہیں۔ سعودی عرب مغربی ایشیائی ممالک میں کنگ چارلس سوم کا سب سے زیادہ دورہ کرنے والا ملک ہے۔ 1967 سے اب تک وہ 12 بار سعودی عرب کا دورہ کر چکے ہیں۔کنگ چارلس سوم کی خیراتی تنظیم نے ریاض میں سیٹلائٹ آپریشن شروع کیا جبکہ بادشاہ نے اسلام میں دلچسپی کی وجہ سے عربی زبان سیکھنے میں بھی دلچسپی پیدا کی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
سوئیڈن کی وزیراعظم میگڈالینا اینڈرسن نے انتخابات میں اپنی پارٹی کی شکست تسلیم کرتے ہوئے عہدے سے استعفی دے دیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق وزیراعظم نے عام انتخابات میں دائیں بازو کی جماعتوں کے اتحاد کی کامیابی کے بعد شکست تسلیم کی ہے۔ ووٹوں کی گنتی کے مطابق حکمران جماعت نے 173 جبکہ دائیں بازو کی جماعتوں کے اتحاد نے 176 ووٹ حاصل کئے۔ سوئیڈن کے قانون کے مطابق انتخابات کے حتمی نتائج کا اعلان ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے بعد کیا جائے گا۔سوئیڈن کی وزیر اعظم اگلی حکومت کے اقتدار سنبھالتے تک عبوری حکومت کی قیادت کریں گی تاہم وہ اپنی جماعت سوشل ڈیموکریٹس کی قیادت کرتی رہیں گی۔سویڈن ڈیموکریٹس ایک ایسی سیاسی جماعت ہے، جو امیگریشن کی سخت مخالف اور قوم پرستانہ بیان بازی پر انحصار کرتی ہے، تاہم کبھی بھی سویڈن حکومت کا حصہ نہیں رہی۔اس پارٹی نے اس بار 20 فیصد سے بھی زیادہ ووٹ حاصل کیے ہیں، جو سبکدوشہونے والی وزیر اعظم میگڈالینا اینڈرسن کی سوشل ڈیموکریٹس کے بعد اب دوسری نمبر کی سب سے بڑی پارٹی بن گئی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
ملکہ برطانیہ کے آخری دیدار کے لیے ہزاروں افراد کی ویسٹ منسٹر کے باہر طویل قطاریں ہیں، جنہیں کئی گھنٹوں تک انتظار کرنا پڑ رہا ہے۔ملکہ کا تابوت چار دن تک ویسٹ منسٹر ہال میں رہے گا، جبکہ ملکہ کی آخری رسومات 19 ستمبر کو مکمل ہوں گی۔ انتظامیہ کے مطابق آخری روز تک 7 لاکھ 50 ہزار سے زائد افراد ملکہ کے دیدار کیلئے آئیں گے۔ملکہ برطانیہ کو الوداع کہنے کی تیاریاں عروج پر ہیں، بکھنگم پیلس میں شاہی گارڈز کی ریہرسل ہوئی جس میں رائل بینڈ سمیت ملکہ کے فرضی تابوت کو لیے گارڈز نے ریہرسل میں حصہ لیا۔ملکہ برطانیہ کے تابوت کی حفاظت پر مامور رائل گارڈز بے ہوش ہو کر گر پڑا، جیسے ہی شاہی گارڈز کا دستہ ملکہ کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے آگے بڑھا تو پوڈیم پر کھڑا گارڈ اچانک سے بے ہوش ہو کر نیچے گرپڑا جسے دوسرے محافظوں نے اٹھایا، ملکہ کے تابوت کی حفاظت پر شاہی گارڈز کا عملہ 24 گھنٹے تعینات ہے۔دوسری جانب ملکہ کے انتقال پر پھولوں کی مانگ میں بے پناہ اضافہ ہو گیا ہے، ترکی سے پھول ٹرکوں کے بجائے کارگو طیارے پر برطانیہ پہنچائے جانے لگے ہیں۔ترکی کے مطابق برطانیہ سے پھولوں کے آرڈرز میں 90 فیصد اضافہ ہوا ہے، تاہم ترک پھول فروش صرف 40 فیصد مانگ کو پورا کرنے کے قابل ہیں کیونکہ پہاڑی علاقوں میں پیداوار کم ہو رہی ہے۔ ترکش کارگو کا کہنا ہے کہ انطالیہ اور اسپارٹا سے آخری رسومات کے لیے تیرہ ٹن وزنی پانچ لاکھ سے زائد پھولوں کی ترسیل شروع کر دی ہے۔ترک کارگو نے ہفتے کے آغاز میں تقریبا چار ٹن پھول لندن پہنچائے تھے، ترکی سے برطانیہ کو پھولوں کی برآمدات میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 40 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
یوکرین کے حکام کا کہنا ہے کہ شمال مشرقی شہر ایزیوم کے قریب جنگل میں انہیں اجتماعی قبریں ملی ہیں۔ اس علاقے پر روسی افواج کا قبضہ تھا اور چند روز قبل ہی یوکرین کے فورسز نے اسے دوبارہ اپنے کنٹرول میں لیا تھا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلنسکی نے قوم سے اپنے خطاب میں اجتماعی تدفین کے مقام کی دریافت کا انکشاف کیا، جس میں ان کے مطابق تقریبا 440 لاشیں پائی گئی ہیں۔ انہوں نے اپنے معمول کے خطاب میں کہا، ''خارکیف کے ایزیوم علاقے میں ایک اجتماعی تدفین کی جگہ ملی ہے۔ اس حوالے سے، وہاں پہلے سے ہی ضروری طریقہ کار شروع ہو چکے ہیں۔ جمعے کے روز مزید معلومات، واضح اور تصدیق شدہ معلومات فراہم کی جائیں گی۔''یوکرینی صدر نے مزید کہا، ''ہم چاہتے ہیں کہ دنیا کو معلوم ہو کہ حقیقت میں کیا ہو رہا ہے اور روسی قبضے کی وجہ سے ہوا کیا ہے۔'' انہوں نے مزید کہا کہ پہلے، ''بوچا پھر ماریوپول اور اب بدقسمتی سے ایزیوم... روس ہر جگہ موت کو چھوڑتا جا رہا ہے، اور اسے اس کے لیے جوابدہ ٹھہرایا جانا چاہیے۔''گزشتہ ہفتے یوکرین کی جوابی کارروائی کے بعد ماسکو نے خارکیف کے ایزیوم اور دیگر علاقوں سے اپنی فوج کو پیچھے ہٹا لیا تھا، جس کی وجہ سے ہزاروں روسی فوجیوں کو فرار ہونے پر مجبور ہونا پڑا تھا۔خارکیف علاقے کے پولیس سربراہ سرہیبولوینوف، جو اس واقعے کی تفتیش کر رہے ہیں، نے جمعرات کو برطانوی نشریاتی ادارے اسکائی نیوز کو بتایا کہ اجتماعی قبر سے ملنے والی ہر لاش کی فورینزک تفتیش کی جا رہی ہے۔بولوینوف نے کہا، ''میں یہ کہہ سکتا ہوں کہ آزاد کرائے گئے (علاقوں) کے ایک بڑے قصبے میں یہ سب سے بڑی تدفین کی جگہوں میں سے ایک ہے440 لاشوں کو ایک ہی جگہ دفن کیا گیا۔'' ان کا مزید کہنا تھا، ''کچھ کی موت توپ خانے کی فائر کی وجہ سے ہوئی...کچھ کی موت فضائی حملوں کی وجہ سے ہوئی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
ایران نے شنگھائی تعاون تنظیم کا مکمل رکن بننے کے بعد تنظیم کے رکن ممالک کے لیے ایک کرنسی کی تجویز پیش کردی ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے سوشل میڈیا سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ازبکستان کے شہر سمرقند میں ہم نے شنگھائی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل زانگ مِنگ کے ہمراہ رکنیت میمورینڈم پر دستخط کر دئیے ہیں۔امیر عبداللہیان نے کہا ہے کہ مکمل رکنیت کے بعد شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے ساتھ ہمارے باہمی تعلقات ایک نئے مرحلے میں داخل ہو گئے ہیں۔ یہ رکنیت انرجی سے لے کر اقتصادیات تک تجارت کے متعدد شعبوں میں باہمی تعاون کے فروغ کے حوالے سے ایک اہم پیش رفت ہے۔ اب ہم باہمی تعلقات میں ایک نئے مرحلے میں داخل ہوگئے ہیں"۔واضح رہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم 1996 میں چین کے شہر شنگھائی میں، قزاقستان، کرغزستان اور تاجکستان کے نمائندوں کے درمیان، سرحدی علاقوں میں فوجی سلامتی کے، سمجھوتے کے ساتھ وجود میں آئی۔ازبکستان، پاکستان اور بھارت کی مکمل رکنیت کے بعد رکن ممالک کی تعداد 8 ہو گئی۔ ایران نے 2005 کے اجلاس میں بحیثیت مبصر ملک شرکت کی اور ستمبر 2021 میں ایران کی مکمل رکنیت کا مرحلہ شروع کروا دیا گیا۔ترکی، بحیثیت مذاکراتی ساجھے دار، شنگھائی تعاون تنظیم میں شامل ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی