• Columbus, United States
  • |
  • ٢٣ نومبر، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | سی-پیک

امریکی سینیٹرز کی ایف بی آئی کو دی گئی دھمکی...

امریکی سینیٹرز نے فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن (ایف بی آئی) کو دی جانے والی دھمکیوں کی مذمت کی ہے۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق امریکی کانگریس میں وفاقی ایجنٹس کو دھمکیوں سے متعلق قرار داد منظور کر لی گئی۔امریکی سینیٹرز کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ دھمکیوں کے پیچھے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے اتحادی ہیں۔چیئرمین جوڈیشری کمیٹی کا اس ضمن میں کہنا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو دھمکیاں ناقابلِ قبول ہیں۔چیئرمین جوڈیشری کمیٹی کا یہ بھی کہنا ہے کہ فلوریڈا میں ٹرمپ کی رہائش گاہ پر ایف بی آئی کے چھاپے کے بعد سے دھمکیوں کا سلسلہ جاری ہے-

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

جاپان ،شنزو آبے کی سرکاری تدفین کے مخالف شہر...

آنجہانی سابق جاپانی وزیراعظم شنزو آبے کی سرکاری تدفین کی مخالفت کرنے والے شہری نے احتجاجا کو خود کو آگ لگا دی۔جاپان کے مقامی میڈیا کے مطابق وزیراعظم آفس کے سامنے شہری نے خود کو آگ لگائی۔ اسے بے ہوشی کی حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ایک پولیس افسر آگ بجھانے کی کوشش میں شدید زخمی ہوا۔پولیس کا کہنا ہے کہ شہری کے خود کو آگ لگانے کی اطلاع پر فوری جائے وقوعہ پر پہنچے، شہری سے ایک تحریری نوٹ برآمد ہوا ہے جس میں اس نے شنزو آبے کی سرکاری اعزاز کے ساتھ تدفین کی مخالفت کا اظہار کیا ہے۔واضح رہے کہ طویل مدت تک وزارت عظمی کے منصب پر رہنے والے شنزو آبے کو 8 جولائی کو ایک ریلی کے دوران نامعلوم شخص نے فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا تھا۔ انھیں بہت قریب سے 2 گولیاں ماری گئی تھیں۔ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ سینے میں لگنے والی گولی شنزو آبے کی موت کی وجہ بنی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

عمان میں پلاسٹک تھیلیوں پر پابندی لگ گئی

عمان حکومت نے آئندہ سال سے ملک میں پلاسٹ تھیلیوں کی درآمد پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کر دیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق وزارت تجارت و صنعت اور سرمایہ کاری کا کہنا ہے کہ جنوری 2023 سے پلاسٹک کے تھیلیوں کی درآمد پر پابندی ہوگی۔وزارت تجارت و صنعت کے ڈائریکٹر جنرل سامی الساحب کے مطابق وزارت کا یہ فیصلہ ماحولیات کو نقصان پہنچانے والی مصنوعات کی بندش کی حکمت عملی کا حصہ ہے۔انہوں نے بتایاکہ انوائرنمنٹ اتھارٹی کے ساتھ مل کر لیا گیا مذکورہ فیصلہ کارخانوں کو ان درآمدی مصنوعات سے مقابلے کرنے کے لیے سپورٹ کرے گا جو ماحول کے لیے ٹھیک نہیں۔ڈائریکٹر جنرل سامی الساحب نے اپنے بیان میں یہ واضح کیا کہ اس فیصلے سے پلاسٹک کی مقامی پیداواری فیکٹریوں پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

عرب لیگ کا بیس سال بعد فلسطین کاز اور علاقائ...

عرب لیگ نے بیس سال کے وقفے کے بعد فلسطین کاز اور علاقائی سلامتی کے لیے امن کی کوششوں کو نئے سرے سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ امن کی راہ میں موجود رکاوٹوں کو دور کرنے اور پائیدار امن کے قیام کے لیے ایک اہم قدم ہو گا۔اس سلسلے میں سعودی عرب، یوریی یونین اور عرب لیگ نے گزشتہ رات ایک مشترکہ اجلاس کا انعقاد کیا جس میں "عرب پیس انیشیٹو" کی بحالی پر غور ہوا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس اجلاس میں قرار دیا گیا ہے کہ فلسطین اسرائیل تنازع کے حل کے لیے سیاسی حالات کی سازگاری نہ ہونے کی وجہ سے انسانی حوالے سے ایک خطرناک صورتحال پیدا ہوگئی ہے جو دو ریاستی حل کے لیے بھی نقصان دہ ہے۔اجلاس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ناجائز یہودی بستیوں کا مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں مسلسل اضافہ کسی بھی وقت تشدد کی بڑی لہر کو جنم دے سکتا ہے جو صرف فلسطینیوں کے لیے نہیں بلکہ پورے خطے کے لیے خطرناک ہو گا۔"عرب پیس انیشیٹو" ٢٠٠٢ میں سعودی عرب کی طرف سے پیش کیا گیا تھا تاکہ اسرائیل اور عرب دنیا کے درمیان تنازعہ کا حل نکالا جا سکے۔ عرب لیگ نے اسی سال اپنی بیروت میں ہونے والی سربراہی کانفرنس کے دوران اس عرب انیشیٹو کی تائید کی تھی۔ اس انیشیٹو کے مطابق عرب اقوام نے موقف اختیار کیا تھا 'اگر اسرائیل 67 کی جنگ میں زیر قبضہ جانے والے عرب علاقوں کو خالی کر دے اور آزاد فلسطینی ریاست قائم ہو جائے تو عرب اقوام اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو ٹھیک کر لیں گی' اب بیس برس بعد اسی "عرب پیس انیشیٹو" کو دوبارہ سے شروع کیا جا رہا ہے تاکہ ایک پائیدار امن کی بنیاد رکھی جا سکے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

مہسا امینی کی ہلاکت کے خلاف احتجاج جاری ، ای...

ایران میں درست طور پر حجاب نہ اوڑھنے پر پولیس حراست میں خاتون کی ہلاکت پر احتجاج کا سلسلہ جاری ہے جبکہ دوسری جانب امریکہ میں صدر ابراہیم رئیسی کے خلاف مقدمہ دائر کرانے کا اعلان کیا گیا ہے۔عرب نیوز کے مطابق رواں ہفتے نیویارک میں ہونے والے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے امریکہ پہنچنے والے ایرانی صدر کو شاید امید ہو کہ وہ کچھ روز اپنے عوام کے غیظ و غضب سے دور رہیں گے۔تاہم انکی حکومت سے اختلاف رکھنے والے ایرانیوں اور مغربی ممالک کے ایسے افراد نے ان کے خلاف مقدمہ درج کرانے کا اعلان کیا ہے جن کا دعوی ہے کہ انہیں ایران میں بدسلوکی کا نشانہ بنایا گیا اور یرغمال رکھا گیا۔یہ مقدمہ انسانی حقوق کے کارکن شاہین میلانی رئیسی حکومت کے مبینہ مظالم کا شکار ہونے والے افراد کی جانب سے نیویارک کے جنوبی ضلعے میں درج کرائیں گے جس کو ایران کی نیشنل یونین فار ڈیموکریسی نامی تنظیم کی حمایت بھی حاصل ہے۔مدعیوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے اذیت کے ایسے مراحل کو برداشت کیا جن کا حکم کلی یا جزوی طور پر صدر رئیسی نے دیا تھا۔نیشنل یونین فار ڈیموکریسی ایران کے پالیسی ڈائریکٹر کیمرون خانسرینیا نے منگل کو نیویارک میں پریس کانفرنس کے دوران مدعیوں کا تعارف کروایا۔ان کا کہنا تھا کہ ہم یہاں آج اس بات کا اعلان کرنے آئے ہیں کہ ہم ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے خلاف مقدمہ درج کرانے جا رہے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اس کیس میں ایسے مزید مدعی بھی شامل ہو رہے ہیں جن کو اختلاف رائے پر ایران میں مسائل کا سامنا رہا اور مغربی ممالک کے وہ افراد بھی جن کو ایران میں قید رکھا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

سعودی کابینہ کا اجلاس، ولی عہد کی سربراہی می...

سعودی کابینہ نے تہذیبوں کے درمیان افہام و تفہیم کے فروغ اور انتہا پسندی کے انسداد کے حوالے سے بین الاقوامی کوششوں کی حمایت کا اعادہ کیا ہے۔ سعودی کابینہ نے ولی عہد کی سربراہی میں جدہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی تشکیل کی منظوری بھی دی ہے۔کابینہ کا اجلاس جدہ کے قصر السلام میں شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی صدارت میں منعقد ہوا۔ سعودی خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق کابینہ نے جدہ پروجیکٹس مینجمنٹ آفس کو جدہ ڈیولپمنٹ اتھارٹی میں تبدیل کرنے کی منظوری دی۔ مجلس انتظامیہ تشکیل دی گئی جس کی قیادت ولی عہد کریں گے جبکہ گورنر مکہ مکرمہ، نائب گورنر، وزیر ثقافت، کمشنر جدہ، وزیر تجارت، وزیر سیاحت، گورنر پبلک انویسٹمنٹ فنڈ، انجینیئر ابراہیم السلطان اور میئر جدہ اتھارٹی کے ممبر ہوں گے۔کابینہ نے مملکت کے 92 ویں یوم وطنی پر اس بات کے لیے اللہ تعالی کا شکر ادا کیاکہ وہ سعودی عرب، اس کی قیادت اور عوام کو مسجد الحرام مکہ مکرمہ اور مسجد نبوی مدینہ منورہ کی خدمت کا اعزاز عطا کیے ہوئے ہے۔ کابینہ نے اس بات پر بھی اللہ کی حمد و ثنا بیان کی کہ وہ مملکت کو اپنے وفادار عوام اور پاکیزہ اقدار پر عمل پیرا رہنے کی توفیق عطا کیے ہوئے ہے۔

کابینہ کو سعودی عرب اور متعدد ملکوں کے درمیان ہونے والے مذاکرات اور ملاقاتوں کی تفصیلات سے آگاہ کیا گیا۔کابینہ نے برادر اور دوست ممالک اور ان کیعوام سے تعلقات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے مختلف شعبوں میں برادر اور دوست ممالک کے ساتھ تعلقات میں مزید مضبوطی کی خواہش کا اظہار کیا۔قائم مقام وزیر اطلاعات ڈاکٹر ماجد القصبی نے اجلاس کے بعد ایس پی اے کو بتایا کہ کابینہ میں اس ہفتے سعودی عرب کی میزبانی میں ہونے والی علاقائی و بین الاقوامی کانفرنسوں کے حوالے رپورٹیں پیش کی گئیں۔سعودی کابینہ نے آرٹیفشل انٹیلی جنس ورلڈ سمٹ کے ریاض میں انعقاد کے موقع پر ملکی اور بیرونی پرائیویٹ نیز سرکاری سیکٹرز کے درمیان 40 معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کو اہم کامیابی قرار دیا اور کہا کہ اس کارکردگی سے ظاہر ہوتا ہے کہ سعودی عرب آرٹیفیشل انٹیلی جنس سے ترقیاتی اہداف حاصل کرنے کے لیے بھرپور فائدہ اٹھانا چاہتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

برطانیہ، ملکہ کے تابوت سے شاہی جھنڈا اتارنے...

ملکہ الزبتھ دوم کے تابوت پر لگے شاہی جھنڈے کو پکڑنے کے الزام میں زیر حراست شخص کو لندن کی مقامی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں بتایا گیا کہ ملزم خود چیک کرنا چاہتا تھا کہ کیا ملکہ واقعی مر چکی ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق 28 سالہ محمد خان جمعہ کی رات مبینہ طور پر ملکہ کے تابوت تک پہنچا اور اس پر لگے رائل اسٹینڈرڈ کو پکڑ لیا۔ملزم کو گرفتار کرکے ویسٹ منسٹر مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا، اس پر 2 پبلک آرڈر کی خلاف ورزی کا الزام ہے۔پراسیکیوٹر لیوک اسٹیٹن نے عدالت کو بتایا کہ ملزم ویسٹ منسٹر ہال پہنچا جہاں موجود افسران نے اسے تابوت کے قریب جاتے ہوئے دیکھا۔دوران سماعت عدالت کو بتایا گیا کہ ملزم تابوت کی جانب بڑھا اور دونوں ہاتھوں سے تابوت پر لپٹے ہوئے رائل اسٹینڈرڈ پرچم کو پکڑ لیا، موقع پر موجود افسران نے محمدخان کو فوری طور پر حراست میں لے کر گرفتار کیا اور پولیس نے اس سے سوال جواب کیے۔لیوک اسٹیٹن نے عدالت کو بتایا کہ پولیس انٹرویو کے دوران مدعا علیہ نے اس خیال کا اظہار کیا کہ اس کا خیال تھا کہ ہوسکتا ہے کہ ملکہ مری نہ ہو اور ملکہ کی موت کی تصدیق کرنے اور خود چیک کرنے کے لیے وہ تابوت کے پاس گیا، عدالت کو بتایا گیا کہ محمد خان وہم میں مبتلا تھے۔ڈسٹرکٹ جج مائیکل سنو نے ملزم سے مکالمہ کیا کہ اس وقت جب آپ ویسٹ منسٹر ہال میں تھے تو آپ نے یہ تسلیم نہیں کیا کہ ملکہ مر چکی ہے اور یہی وجہ تھی کہ آپ اپنے آپ کو مطمئن کرنے کے لیے تابوت کی جانب بڑھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ہر 4 سیکنڈ میں ایک شخص بھوک سے مر رہا ہے،این...

200 سے زائد این جی اوز نے بھوک کے بڑھتے ہوئے عالمی بحران کو ختم کرنے کے لیے فیصلہ کن عالمی اقدامات پر زور دیتے ہوئے اس خوفناک تخمینے کا اظہار کیا ہے کہ ہر 4 سیکنڈ میں ایک شخص بھوک کے باعث زندگی کی بازی ہار رہا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے لیے نیویارک میں موجود عالمی رہنمائوں کو مخاطب کرتے ہوئے ایک کھلے خط میں آکسفیم، سیو دی چلڈرن اور پلان انٹرنیشنل سمیت 75 ممالک سے تعلق رکھنے والی 238 تنظیموں نے دنیا میں بھوک کی آسمان کو چھوتی سطح پر غم و غصے کا اظہار کیا۔این جی اوز نے ایک بیان میں کہا ہے کہ 34 کروڑ 50 لاکھ لوگ اب شدید بھوک کا سامنا کر رہے ہیں، یہ تعداد 2019 کے بعد سے دگنی سے بھی زیادہ ہو گئی ہے۔کھلے خط میں کہا گیا ہے کہ 21ویں صدی میں دوبارہ کبھی قحط نہ آنے دینے کے عالمی رہنمائوں کے عزائم کے باوجود، صومالیہ میں ایک بار پھر قحط کے خدشات منڈلا رہے ہیں، دنیا بھر کے 45 ممالک میں 5 کروڑ لوگ فاقہ کشی کے دہانے پر ہیں۔

اس بات خوفناک تخمینے کی نشاندہی کرتے ہوئے کہ تقریبا 19ہزار 700 افراد روزانہ بھوک سے مر رہے ہیں این جی اوز نے کہا کہ اس کا مطلب ہے کہ ہر 4 سیکنڈ میں ایک شخص بھوک کے باعث موت کے منہ میں جارہا ہے۔خط کے دستخط کنندگان میں شامل یمن فیملی کیئر ایسوسی ایشن سے تعلق رکھنے والے موحنا احمد علی الجبالی نے بیان میں کہا کہ یہ انتہائی افسوسناک صورتحال ہے کہ زراعت اور خوراک کی پیداور سے متعلق متعارف کرائی گئی تمام ٹیکنالوجیز کے باجود آج ہم 21ویں صدی میں بھی قحط کے بارے میں بات کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ ایک ملک یا ایک براعظم کی صورتحال نہیں ہے اور اس بھوک کی صرف کوئی ایک وجہ نہیں ہے، یہ صورتحال پوری انسانیت کے ساتھ ناانصافی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہمیں فوری طور پر زندگی بچانے والی خوراک اور طویل مدتی امداد فراہم کرنے پر توجہ مرکوز کرنے کے لیے ایک لمحہ انتظار نہیں کرنا چاہیے تاکہ لوگ اپنے مستقبل کی ذمہ داری سنبھال سکیں اور اپنے اور اپنے خاندانوں کو خوراک مہیا کر سکیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

بھارت کا طویل مدتی سرمایہ کاری منصوبوں کے ذر...

بھارت نے معاشی بحران کے شکار اپنے پڑوسی ملک سری لنکا کو رواں برس 4 ارب ڈالر کی مالی مدد کے بعد کہا ہے کہ وہ طویل مدتی سرمایہ کاری کے ذریعے مدد جاری رکھے گا۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق سری لنکا میں بھارتی ناظم الامور نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم سری لنکا کی تمام ممکنہ طریقوں سے مدد جاری رکھیں گے مگر معیشت کی جلد بہتری اور ترقی کی شرح میں اضافے کے لیے بھارت کی طرف سے سری لنکا کے اہم شعبوں میں طویل مدتی سرمایہ کاری کرنے پر خاص توجہ ہے۔بیان میں کہا گیا کہ بھارت کی طرف سے سری لنکا میں اس وقت 3.5 ارب ڈالر مالیت کے ترقیاتی منصوبے جاری ہیں، جیسا کہ سری لنکا کے صدر نے حال ہی میں اپنے حکام کو بھارتی حمایت یافتہ ترقیاتی منصوبے اپنا کر معاشی رکاوٹیں حل کرنے پر زور دیا تھا۔تاہم، انہوں نے رکاوٹوں یا منصوبوں کی نشاندہی نہیں کی تھی۔سری لنکا کے صدر رانیل وکرما سنگھے نے بھی یہ کہا تھا کہ سری لنکا بھارت کے ساتھ آزاد تجارتی معاہدے کو ایک جامع اقتصادی اور تکنیکی شراکت داری میں بدل دے گا۔واضح رہے کہ گزشتہ کئی مہینوں سے سری لنکا شدید معاشی مشکلات سے دوچار ہے جہاں سیاسی کشیدگی میں متعدد لوگ جاں بحق اور زخمی بھی ہوئے کیونکہ ملک میں ایندھن کی شدید قلت، ادویات کی عدم موجودگی اور دیگر ضروری اشیا نہ ملنے پر ملکی عوام نے حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرے کرنا شروع کردیے تھے۔سری لنکا کو اپنے آزادی کے بعد سے یعنی 70 برس کی تاریخ میں پہلی بار سنگین معاشی بحران کا سامنا ہے جہاں ملک کو زر مبادلہ کے ذخائر کی شدید قلت کی وجہ سے پیٹرول، ڈیزل، غیر ملکی اشیا کی شدید قلت کا سامنا رہا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ترک کوسٹ گارڈز نے 300 پناہ گزینوں کو زندہ بچ...

ترک کوسٹ گارڈز نے انطالیہ کے کاش کے علاقے سے ایک کشتی سے ہنگامی کال کیے جانے کے بعد 300 پناہ گزینوں کو بچالیا ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنرل ڈائریکٹوریٹ جنرل آف میری ٹائم افیئرز کے سوشل میڈیا اکانٹ پر شیئر کی گئی پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے ترک ریڈیو نے مین سرچ اینڈ ریسکیو کوآرڈینیشن سینٹر کو اطلاع دی کہ 20 میٹر طویل اور 300 تارکین وطن کو لے جانے والی کشتی کی جانب سے "مئی ڈے" کا الارام دیا گیا جس پر کارگو جہاز PAOLO TOPIC کو جائے وقوعہ کی طرف روانہ کیا گیا تھا۔ بحری جہاز PAOLO TOPIC نے ترکی کے وقت کے مطابق 11بجکر 47منٹ پربڑی تعداد میں تارکین وطن کو کوسٹ گارڈ کمانڈ پہنچانا شروع کردیا ۔ڈائریکٹوریٹ جنرل کیاطلاع کے مطابق بحری جہاز PAOLO TOPIC" تین سو تارکین وطن کے ساتھ SGK بوٹ میٹنگ پوائنٹ پر پہنچا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ایک پائیدار معاہدے تک پہنچنا آئی اے ای اے می...

ایرانی صدسید ابراہیم رئیسی نے اس بات پر زور دیا ہے کہ پابندیوں کے خاتمے کے لیے مذاکرات میں ایک منصفانہ اور پائیدار معاہدے تک پہنچنا بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے ساتھ ایران کی فائلوں کو بند کیے بغیر ممکن نہیں ہے، اور یورپ ثابت کرے کہ امریکہ کے بغیر اپنی پالیسیوں پر خود مختار ہے۔ایرانی میڈیا کے مطابق نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے موقع پر اپنے فرانسیسی ہم منصب ایمانوئل میکرون کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ایران ایک منصفانہ اور پائیدار معاہدے تک پہنچنے کے لیے تیار ہے اور اس معاہدے کو حاصل کرنے کی ضرورت پر غور کیا۔ بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی میں ایران سے متعلق یقین دہانیوں کی ضمانتیں حاصل کرنا اور گارنٹیوں کی فائلوں کو بند کرنا ہے۔صدر رئیسی نے کہا کہ ایران اور فرانس کے درمیان تعاون اور تعلقات کی سطح کو بلند کرنا ممکن ہے، یہ جانتے ہوئے کہ یورپ کو عملی طور پر ثابت کرنا ہوگا کہ اس کی پالیسیاں خود مختار ہیں اور امریکہ کی مرضی اور پالیسی کے تابع نہیں ہیں۔انہوں نے جوہری معاہدے سے امریکہ کی دستبرداری اور اس کے وعدوں کی خلاف ورزی کا حوالہ دیا اور ساتھ ہی یورپیوں کی اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرنے میں ناکامی کا ذکر کیا تاکہ ایران کو اقتصادی طور پر فائدہ پہنچ سکے، معاہدے سے امریکہ کی یکطرفہ دستبرداری اور اس کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات کے باوجود اسلامی جمہوریہ ایران کا مطالبہ ضمانتوں کی یقین دہانی کے لیے بالکل معقول ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

سعودی عرب میں سکول بس کو اوور ٹیک کرنے پر تی...

سعودی محکمہ ٹریفک نے کہا ہے کہ بچوں کی آمد ورفت کے دوران سکول بس کو اوور ٹیک کرنے کی اجازت نہیں ہے، اس پر جرمانہ ہے۔سعودی میڈیا کے مطابق محکمہ ٹریفک نے ٹوئٹر اکانٹ پر بیان میں خبردار کیا کہ بچوں کو سوار کرنے یا اتارنے کے لیے کھڑی سکول بس کو اوور ٹیک کرنا ٹریفک خلاف ورزی ہے۔ اس پر تین ہزار سے چھ ہزار ریال تک جرمانہ ہوگا۔ محکمہ ٹریفک نے ڈرائیوروں سے کہا ہے کہ اگر وہ سکول بس کھڑی ہوئی دیکھیں تو ایسی صورت میں بچوں کی سلامتی کی خاطر اوور ٹیک کرنے سے گریز کریں۔ اور گاڑی روک لیں۔ واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر ایک وڈیو وائرل ہے میں دیکھا جاسکتا ہے کہ قطیف میں سکول بس کھڑی تھی کہ اسی دوران ایک گاڑی تیزی کے ساتھ گزری۔ ایک بچی اوور ٹیک کرنے والی گاڑی کے پہیوں تلے آنے سے بال بال بچ گئی۔ اگر بس ڈرائیور سے معمولی سی غفلت ہوجاتی تو بچی گاڑی کے پہیوں تلے آجاتی۔محکمہ ٹریفک نے سکول بس کو اوور ٹیک کرنے والی گاڑی کے ڈرائیور کو گرفتار کرکے ڈرائیور کو مقررہ سزا دلانے کے لیے ٹریفک اتھارٹی کی تحویل میں دے دیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

پی ٹی آئی کے ممکنہ لانگ مارچ کے پیش نظر ریڈ...

اسلام آباد میں ریڈ زون میں جانے والے داخلی راستوں کوکنٹینر لگا کر بند کر دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے ممکنہ احتجاجی لانگ مارچ یا دھرنے کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت کے ریڈ زون کو شپنگ کنٹینرز سے سیل کر دیا گیا ہے۔ وفاقی دارالحکومت کے داخلی اور خارجی راستوں پر پولیس کی اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے۔ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے اسلام آباد پولیس نے صوبوں سے پولیس، پیرا ٹروپرز اور ایف سی فورس کے 30,000 اہلکار طلب کیے ہیں جن میں سے 20,000 پنجاب، 4,000 خیبر پختونخوا اور 6,000 رینجرز اور ایف سی فورس کے اہلکار شامل ہیں۔ خیال رہے کہ اس ماہ کے آغاز میں پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے پارٹی رہنماں اور کارکنوں کو اسلام آباد میں لانگ مارچ کی تیاریاں شروع کرنے کی ہدایت کی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

حکومت مکمل ہوش کھو بیٹھی ہے، فواد چوہدری

تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت مکمل ہوش کھو بیٹھی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے لکھا کہ حکومت مکمل ہوش کھو بیٹھی ہے، ابھی تو تحریک انصاف نے اسلام آباد بند کرنے کی کوئی کال ہی نہیں دی اور ابھی سے پورا شہر قلعہ بنا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اتنے خوفزدہ اور نالائق لوگ شائد ہی اسلام آباد میں پہلے دیکھے ہوں۔ فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن کرا اور لوگوں کو فیصلہ کرنے دو۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

اداروں میں بغاوت پر اکسانے کا مقدمہ، شہباز گ...

اداروں میں بغاوت پر اکسانے کے الزام کے کیس کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ شعیب اختر کی عدالت میں ہوئی، جہاں پولیس نے چالان جمع کروا دیا جب کہ عدالت نے شہباز گل کی آج حاضر ی معافی کی درخواست منظور کرلی۔ تفصیلات کے مطابق کیس میں پی ٹی آئی رہنما شہباز گل ضمانت پر ہیں۔ سماعت کے دوران شہباز گل کے وکیل علی بخاری ایڈووکیٹ نے عدالت میں درخواست دی کہ شہباز گل کی تمام دستاویزات پولیس قبضے میں ہیں، حوالے کی جائیں، جس پر عدالت نے سامان کی سپرداری کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ نے پی ٹی آئی رہنما کے ٹرائل کے لیے کیس فائل سیشن جج کو بھیج دی، شہباز گل کے خلاف اداروں میں بغاوت پر اکسانے کے مقدمے میں مزید سماعت اب 24 ستمبر کو ہوگی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

توہین عدالت کیس، عمران خان پر(آج) فرد جرم عا...

اسلام آباد ہائیکورٹ نے خاتون جج زیبا چوہدری کو دھمکیوں سے متعلق توہین عدالت کیس میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پر فرد جرم عائد کرنے کے لیے سرکلر جاری کر دیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی توہین عدالت کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ پیشی کے معاملے پر سرکلر جاری کر دیا ہے۔ جاری سرکلر کے مطابق لارجر بینچ (آج) جمعرات کو دن ڈھائی بجے کیس کی سماعت کرے گا اور کمرہ عدالت نمبر ایک میں انٹری رجسٹرار آفس کے جاری کردہ پاس سے مشروط ہو گی۔ سرکلر کے مطابق عمران خان کی لیگل ٹیم کے 15 وکلا کمرہ عدالت میں موجود ہوں گے اور اٹارنی جنرل آفس اور ایڈووکیٹ جنرل آفس سے 15 لا افسران کو بھی کمرہ عدالت میں آنے کی اجازت ہو گی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ سرکلر میں کہا گیا ہے کہ کورٹ ڈیکورم برقرار رکھنے کے لیے اسلام آباد انتظامیہ اور پولیس سکیورٹی انتظامات کرے، اسلام آباد ہائیکورٹ(آج) جمعرات توہین عدالت کیس میں عمران خان پر فرد جرم عائد کرے گی۔ یاد رہے کہ خاتون جج کو دھکیوں سے متعلق توہین عدالت کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئر مین پی ٹی آئی کو غیر مشروط معافی مانگنے کے لیے دو مواقع فراہم کیے تھے تاہم عمران خان نے غیر مشروط معافی مانگنے کے بجائے اپنے الفاظ واپس لینے اور آئندہ محتاط رویہ اختیار کرنے کا جواب عدالت میں جمع کرایا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

سپریم کورٹ،اسحاق ڈار کو اشتہاری قرار دینے وا...

سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اشتہای قرار دینے کیخلاف درخواست واپس لے لی، سپریم کورٹ نے اسحاق ڈار کی درخواست واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی۔ رپورٹ کے مطابق سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو اشتہاری اور مفرور قرار دینے کا فیصلہ برقرار رکھا گیا ہے، اسحاق ڈار کی جانب سے سپریم کورٹ میں وکیل سلمان بٹ پیش ہوئے، وکیل سلمان بٹ نے عدالت سے استدعا کی کہ متعلقہ فورم سے رجوع کرنا چاہتے ہیں۔ اسحاق ڈار نے اشتہاری قرار دینے اور اثاثے منجمد کرنے کیخلاف درخواست دائر کر رکھی ہے۔ گزشتہ پیشی پر الیکشن کمیشن کے ممبر نثار درانی کی سربراہی میں 4 رکنی کمیشن نے سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی نا اہلی کی درخواست پر سماعت کی تھی۔ درخواست گزار اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی جانب سے معاون وکیل محفوظ بخاری الیکشن کمشین میں پیش ہوئے، معاون وکیل نے کہا کہ اسحاق ڈار کی جانب سے کوئی جواب جمع نہیں کرایا گیا۔ ممبر نثار درانی کا کہنا تھا کہ ہائیکورٹ میں کہتے ہیں الیکشن کمیشن نے کیس سرد خانے میں ڈالا ہوا ہے،آپکو کیس میں بلاتے ہیں تو التوا کی درخواست کرتے ہیں۔اسحاق ڈار نے حلف نہیں اٹھایا،سینیٹ کے رکن نہیں تو کیسے نا اہل کریں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

اقوام متحدہ کا ایرانی خاتون مہسا امینی کی مو...

اقوام متحدہ نے دوران حراست ایرانی خاتون مہسا امینی کی ہلاکت کے واقعے کی غیرجانبدار تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ کی قائم مقام کمیشنر برائے انسانی حقوق ندا الناشف نے مطالبہ کیا ہے کہ غیر جانبدار اتھارٹی مہسا امینی کی دردناک موت اور تشدد کے الزامات کی تحقیقات کرے۔گزشتہ ہفتے دارالحکومت تہران میں پولیس نے 22 سالہ مہسا امینی کو درست طور پر حجاب نہ اوڑنے پر گرفتار کیا تھا۔ پولیس حراست میں ہی ان کے کومہ میں چلے جانے کی اطلاع سامنے آئی تھی جبکہ جمعے کو وہ دم توڑ گئی تھیں۔ اقوام متحدہ کے ادارہ برائے انسانی حقوق کے مطابق ایران میں اخلاقیات کے نفاذ پر مامور پولیس نے گزشتہ چند ماہ کے دوران پٹرولنگ میں اضافہ کرتے ہوئے خواتین کو حجاب نہ پہننے پر نشانہ بنایا۔اقوام متحدہ نے مزید کہا کہ تصدیق شدہ ویڈیوز میں واضح ہے کہ خواتین کو حجاب ٹھیک طریقے سے نہ پہننے پر منہ پر تھپڑ مارے گئے، ڈنڈوں سے مارا گیا اور زبردستی پولیس وین میں پھینکا گیا۔علاوہ ازیں مہسا امینی کی موت کے خلاف ایران میں ہونے والے احتجاج کے دوران منگل کو دو افراد ہلاک ہوئے ہیں، جبکہ خواتین نے حجاب اتارکر حکومت کے خلاف نعرہ بازی کی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

روس سے الحاق کیلئے یوکرین کے متعدد ریجن میں...

ماسکو کے زیر انتظام یوکرین کے متعدد ریجن نے روس سے الحاق کیلئے ریفرنڈم پر ووٹنگ کرانے کا اعلان کردیا،ریفرنڈم پر ووٹنگ 23 سے 27 ستمبر کے دوران ہوگی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق روسی وزیرخارجہ سرگئی لاروف نے کہا ہے کہ شروع سے کہتے رہے ہیں کہ متعلقہ علاقوں کے لوگوں کو اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کرنا چاہیے۔ڈونباس کے ڈونیسٹک اور لوگانسک ریجن میں ماسکو کے حمایت یافتہ علیحدگی پسندوں نے روس میں شمولیت کیلئے ریفرنڈم کرانے کا اعلان کیا،جس کے بعد خیرسون ریجن اور زاپوریژیا ریجن نے بھی روس سے الحاق کرنے کیلئے ووٹنگ کرانے کا اعلان کردیا ہے.کیف نے اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ ڈھونگ ووٹ بے معنی ہیں اور روس کی طرف سے لاحق خطرات کو ختم کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

برازیل، گودام کی چھت گرنے سے 9 افراد ہلاک، 3...

برازیل میں ایک کنٹینر کمپنی کے گودام کی چھت گرنے سے 9 افراد ہلاک اور 31 زخمی ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سائو پالو کے قریب گودام کا کچھ حصہ اس وقت منہدم ہوا جب دو کانگریسی امیدوار گودام میں کنٹینرز کا جائزہ لے رہے تھے۔رپورٹس کے مطابق ریسکیو اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دونوں کانگریسی امیدواروں جونز ڈونیزیٹ اور ایلی سینٹوس کو بچایا جبکہ مبلے تلے دبے زخمیوں کو نکالنے کا کام جاری ہے۔فائر بریگیڈ عملے کا کہنا ہے کہ ملبے سے 9 افراد کی لاشوں اور متعدد زخمیوں کو نکالا جاچکا ہے۔ذرائع کے مطابق زخمی ہونے والے 31 افراد میں سے 28 کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

کورونا کی چھٹی لہر کے وار تھمنے لگے، مثبت کی...

نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ ( این آئی ایچ) نے کہا ہے کہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 12 ہزار 077 کورونا ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔ این آئی ایچ کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران 12 ہزار 077 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 52 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔ اس طرح 24 گھنٹوں میں کئے گئے مثبت کورونا ٹیسٹ کی شرح 0.43 فیصد رہی ہے، مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے کوئی بھی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 73 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

پی ٹی آئی ارکان کے استعفوں کی منظوری کی درخو...

سپریم کورٹ نے تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی کے استعفوں کی منظوری کی درخواستیں خارج کر دیں، سپریم کورٹ نے استعفوں کی منظوری کی درخواستوں کا معاملہ غیر موثر ہونے پر خارج کیا۔ مسلم لیگ ن کے سابق رہنما ظفر علی شاہ اور وحید کمال نے تحریک انصاف کے استعفوں کی منظوری کیلئے 2015 میں درخواستیں دائر کی تھیں۔ وکیل حامد خان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کے استعفوں کا معاملہ 2013 کی اسمبلی سے متعلق ہے، 2013 کی اسمبلی کی معیاد 2018 میں ختم ہو چکی ہے۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ 2013 کی اسمبلی کی معیاد 2018 میں ختم ہوچکی تو پھر یہ معاملہ غیر موثر ہوگیا جس پر چیف جسٹس نے استعفوں کی منظوری کی درخواستیں غیر موثر ہونے پر خارج کر دی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین، سنکیانگ میں یوروایشیا نمائش کا آغاز

چین کے شمال مغربی سنکیانگ ویغور خوداختیار خطے کے دارالحکومت ارمچی میں 7 ویں چائنہ۔ یوروایشیا نمائش شروع ہوگئی جو 22 ستمبر تک جاری رہے گی۔ نمائش آن لائن اور آف لائن دنوں طرح سے منعقد ہوگی اور اس میں 32 ممالک و خطوں کی کمپنیوں کی 17 ہزار کے قریب نمائشیں آن لائن دکھائی جائیں گی۔ نمائش کی ایگزیکٹو کمیٹی کے ڈپٹی ڈائریکٹر اور علاقائی حکومت کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل وانگ لی نے ایک پریس بریفنگ میں بتایا کہ نمائش میں منڈی کے امکانات، اعلی ٹیکنالوجی اور سرمایہ کاری کی بڑی مانگ کے منصوبوں پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ یہ خصوصی سرمایہ کاری و تجارتی فروغ کی سرگرمیوں کو منظم کرنے میں فعال طور پر ایک اعلی درجے کا کاروباری پلیٹ فارم تعمیر کرے گی۔ اس کا نمائشی رقبہ 40 ہزار مربع میٹر ہے۔ نمائش میں سرمایہ کاری تعاون اور اجناس کی تجارت سمیت دیگر موضوعات پر 3 زون بنائے گئے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۰ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین نے مینوفیکچرنگ اختراع بارے قرض اجرا میں...

چا ئنہ ڈیو یلپمنٹ بینک نے مینو فیکچرنگ شعبے میں تکنیکی اختراع اور اعلی معیار کی ترقی کے لئے قرض اجرا میں اضافہ کردیا ہے۔ اعدادوشمار کے مطابق بینک نے رواں سال کے ابتدائی 8 ماہ میں مینو فیکچرنگ کمپنیوں کو 330 ارب یوآن (تقریباً 47.5 ارب امریکی ڈالرز) کا قرضہ فراہم کیا۔بتایا گیا ہے کہ اگست کے اختتام تک بینک کے مینو فیکچر نگ شعبے پر واجب الادا قرضوں کی مالیت 11.1 کھرب یوآن تھی جو گزشتہ برس کے اختتام کی نسبت 15.8 فیصد زائد ہے۔ اس نے اس مدت میں بینک کے تمام قرضوں کی اوسط نمو کو پیچھے چھوڑدیا ہے۔ ان قرضوں میں سے تقریبا 633.7 ارب یوآن نیوجنریشن انفارمیشن ٹیکنالوجیز، اعلی درجے کے آلات کی تیاری، نئے مواد اور نئی توانائی والی گاڑیوں جیسی اسٹریٹجک ابھرتی صنعتوں کے لئے مختص ہو ئے جو گزشتہ برس کی نسبت 32 فیصد زائد ہے۔ بینک نے کہا کہ گزشتہ ماہ کے اختتام تک مینو فیکچرنگ شعبے کو دیئے گئے قرض 88 فیصد درمیانے اور طویل مدتی قرضے پر مشتمل تھے جو نیا ریکارڈ اور 2020 کے اختتام سے 13 فیصد پوائنٹس زائد ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۰ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

پاک انگلینڈ پہلے ٹی 20 کی گیٹ منی سیلاب زدگا...

پاک انگلینڈ پہلے ٹی 20 کی گیٹ منی سیلاب زدگان کو جائے گی جب کہ پی سی بی نے اعزازی ٹکٹس بھی تقسیم کردیں،میچ میں شائقین کی بڑی تعداد کے آنے کا امکان ہے، مقابلے کی تیاریوں کا سلسلہ گذشتہ شب تک جاری رہا، چیف کیوریٹر آغا زاہد کی نگرانی میں پچ کی تیاری کو حتمی شکل دے دی گئی، اشتہاری ہورڈنگز لگانے کاسلسلہ جاری رہا،غیرملکی براڈ کاسٹر عملے نے اپنی تنصیبات کا عمل مکمل کرلیا،اسٹیڈیم کے داخلی راستوں پر جمع شدہ برساتی پانی کی ہنگامی طور پر نکاسی مکمل کرلی گئی، اسٹیڈیم کے اطراف میں کھلے ہوئے مین ہولز اور سیوریج کے کھلے گٹر ہنوز تماشائیوں اور دیگر کے لیے خطرے کی علامات ہیں،سیریزکی تشہیر پر ہنوز خاموشی طاری رہی، نیشنل اسٹیڈیم کے قریب ایمرجنسی اسپتال قائم کردیا گیا،مرکزی عمارت کی دوسری منزل پر بھی چار بستروں کا اسپتال بنایا گیا ہے، مختلف انکلوژرز کے باہر تماشائیوں کی سہولت کے لیے فوڈ ایریا قائم کر دیا گیا،پولیس نے ٹریفک پلان جاری کردیا،ممکنہ طور پر پچ بیٹنگ کے لیے سازگار اور ٹاس جیتنے والی ٹیم کے لیے مددگار ثابت ہوگی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۰ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین میں منکی پاکس کا پہلا کیس رپورٹ، پھیلا ئ...

چین میں منکی پاکس کا پہلا کیس رپورٹ ہونے کے بعد محکمہ صحت سے تعلق رکھنے والے اعلی عہدیدار نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ وہ غیر ملکی شہریوں سے جسمانی تعلق رکھنے سے گریز کریں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق عہدیدارکا کہنا ہے کہ چین میں ایک ایسے شخص میں انفیکشن پایا گیا جو حال ہی میں بیرون ملک سے سفر کرکے آیا تھا، جس کے بعداسے قرنطینہ کردیا گیا ہے۔چین کے مرکز برائے امراض کے ماہر وبائیات وو ژونیو نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر میں پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ منکی پاکس کے ممکنہ انفیکشن سے بچنے کے لیے احتیاتی تدابیر اختیار کرنا ضروری ہیں، جن میں غیر ملکیوں کے ساتھ جسمانی تعلق رکھنے سے گریز کرنا ہے۔انہوں نے شہریوں کو خبردار کیا کہ اجنبی اور ایسے غیر ملکی افراد جو پچھلے 3 ہفتوں سے بیرون ملک مقیم تھے، ان سے جسمانی تعلق رکھنے سے گریز کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ چین میں کووڈ-19 کے حوالے سے سخت پابندیاں اورسرحدی کنٹرول کی وجہ سے ملک میں منکی پاکس وبا کی صورت اختیار نہیں کرسکا جس کی وجہ سے منکی پاکس کیسز کی تعداد میں زیادہ اضافہ نہیں ہوا۔وو ژونیو کی ٹوئٹر پوسٹ کو کئی چینی شہریوں نے مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر شیئر کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۰ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

صرف ایران مذاکرات کی موجودہ صورتحال کا ذمہ د...

ویانا میں بین الاقوامی تنظیموں میں روس کے مستقل نمائندے کہا ہے کہ اگر ویانا مذاکرات ڈیڈ لاک کا بھی شکار ہو گئے ہوں تب بھی صرف ایران کو اس کا ذمہ دار نہیں ٹھہرایا جا سکتاہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ بات میخائل اولیانوف نے اپنی ایک ٹوئٹ میں کہی۔اولیانوف نے کہا کہ اگر ویانا مذاکرات ڈیڈ لاک کا بھی شکار ہو گئے ہوں تو اسکی بہت سی مختلف وجوہات ہیں اور اس کے لئے صرف ایران کو قصوروار ٹھہرانے کی کوشش منصفانہ نہیں ہے کیوں کہ ان مذاکرات کے بڑے حصہ کا تعلق دیگر فریق یعنی واشنگٹن کے سیاسی مسائل سے ہے۔پابندیوں کے خاتمے کے مقصد سے مہینوں کی گفتگو اور مذاکرات کے بعد اب یہ اس منزل پر پہنچ گئے ہیں کہ اگر امریکہ ایک پائیدار اور بھروسہ مند معاہدے کے تقاضوں کو پورا کر دے تو کم از کم مدت میں معاہدہ ممکن ہو سکتا ہے۔تہران کا کہنا ہے کہ معاہدہ تبھی ممکن ہے جب تمام پابندیوں کو مثر انداز میں اس طرح ختم کیا جائے کہ اس کے اقتصادی فوائد ایرانی عوام کو حاصل ہوں اور ساتھ ہی یہ ضمانت بھی فراہم کی جائے کہ امریکی حکومت پھر دوبارہ معاہدے سے دستبردار نہیں ہوگی۔تاہم بایڈن حکومت اپنے زبانی دعووں کے برخلاف جامع ایٹمی معاہدے کی بحالی کے لئے اب تک کوئی بھی مثر قدم اٹھانے سے قاصر رہی ہے اور وہ تاحال عملی طور پر سابق ٹرمپ حکومت کی پالیسیوں پر ہی گامزن ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۰ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ترک مسلح افواج کی شمالی عراق میں کارروائی،5...

ترک مسلح افواج نے شمالی عراق میں آپریشن کے دوران دہشت گرد تنظیم (پی کے کے ) کے 5 ارکان کو ہلاک کردیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق شمالی عراق میں، علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم پی کے کے کے 5 دہشت گرد، جنہیں میٹینا کے علاقوں میں پکڑا گیا تھا، ترک مسلح افواج کی طرف سے جاری پنجہ کلید آپریشن کے ذریعے غیر فعال کردیا گیا ہے۔وزارت قومی دفاع کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ پنجہ کلید اور میٹانا کے علاقوں میں پی کے کے کے مزید 5 دہشت گردوں کو ترک مسلح افواج نے غیر فعال کردیا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ ہماری جدوجہد استقامت اور عزم کے ساتھ اس وقت تک جاری رہے گی جب تک آخری دہشت گرد کو غیر فعال نہیں کردیا جاتا ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۰ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

آرمینیا آذربائیجان تنازعہ، پیلوسی کی آذربائی...

امریکی کانگریس کی اسپیکر نے 'آرمینیا کی خود مختاری پر حملے' کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جھڑپوں کے تازہ ترین واقعات کے سلسلے کو واضح کیا جانا بہت ضروری ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پیلوسی نے آذربائیجان کی جانب سے سرحدی علاقوں میں آرمینیا پر حملوں کو ''غیر قانونی'' قرار دیتے ہوئے اس کی مذمت کی۔ پیلوسی آرمینیا کے تین روز دورے پر دارالحکومت یریوان میں تھیں۔ سن 1991 میں سوویت یونین سے آزادی حاصل کرنے کے بعد سے وہ آرمینیا کا دورہ کرنے والی اعلی ترین امریکی اہلکار ہیں۔ ان کا یہ دورہ ایک ایسے وقت ہوا، جب آرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان دوبارہ تشدد بھڑکنے کے بعد جنگ بندی کا اعلان ہوا۔ اس حالیہ تشدد میں 200 سے زیادہ افراد ہلاک ہوئے ہیں۔امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر نے کہا کہ ''آذربائیجان کی جانب سے آرمینیائی سرزمین پر غیر قانونی اور ہلاکت خیز حملوں '' کے بعد ان کا دورہ اہمیت کا حامل ہے۔

انہوں نے ''آرمینیا کی خود مختاری پر حملے'' کے لیے آذربائیجان کی مذمت بھی کی۔انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے تنازعات کی تاریخ پر زور دینا بہت اہم ہے۔ پیلوسی کا کہنا تھا کہ حملہ، ''آذربائیجان نے شروع کیا تھا اور اس بات کو تسلیم کیا جانا ضروری ہے۔آرمینیا کا کہنا ہے کہ باکو نے 13 ستمبر کو سرحد کے اندر کم از کم چھ آرمینیائی بستیوں پر گولہ باری کی تھی، جس کے رد عمل میں آرمینیا کی جانب سے جوابی کارروائی کی گئی۔ تاہم آذربائیجان کا کہنا تھا کہ آرمینیا نے سرحد پر حملے شروع کیے اور پھر اس نے جوابی کارروائی شروع کی۔ادھر باکو نے پیلوسی کے تبصروں پر بھی شدید تنقید کی ہے۔ آذربائیجان کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا، ''پیلوسی کی طرف سے آذربائیجان کے خلاف لگائے گئے غیر مصدقہ اور غیر منصفانہ الزامات قطعی ناقابل قبول ہیں۔وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ ''یہ آرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان تعلقات کو معمول پر لانے کی کوششوں کے لیے ایک سنگین دھچکا بھی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۰ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

مصری حکام کا نہرسوئز سے گزرنے والے جہازوں سے...

مصرکی معیشت کا سب سے اہم ترین ذریعہ سمجھی جانے والی نہر سوئز اب ملک کیلئے مزید آمدنی کا باعث بنے گی، مصری حکام نے اس حوالے سے اہم فیصلہ کرلیا۔اس حوالے سے غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مصر نے نہر سوئز سے گزرنے والے بحری جہازوں کے لیے راہداری فیس بڑھانے کی تیاری شروع کردی ہے۔رپورٹ کے مطابق امکانی طور پر سال 2023 کے لیے یہ فیس 15 فیصد بڑھائی جارہی ہے، نئی راہداری فیس کا اطلاق یکم جنوری 2023سے کیا جائے گا۔یہ بات نہر سوئز کے امور دیکھنے والی اتھارٹی کے چئیرمین اسامہ رببیع نے گزشتہ روز میڈیا نمائندوں کو بتائی تاہم ان کا کا کہنا ہے کہ بڑی تعداد میں اور سیاحوں کو لے کر آنے والے بحری جہازوں کی فیس میں دس فیصد اضافہ ہوگا۔واضح رہے کہ نہر سوئز مصر کے لیے آمدنی کا اہم ترین ذریعہ ہے۔ یہ نہر مصر کی ایک سمندری گذرگاہ ہے جو بحیرہ روم کو بحیرہ قلزم سے ملاتی ہے۔ اس کے بحیرہ روم کے کنارے پر پورٹ سعید اور بحیرہ قلزم کے کنارے پر سوئز شہر موجود ہے۔ یہ نہر 163 کلومیٹر (101 میل) طویل اور کم از کم 300 میٹر چوڑی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۰ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

اسرائیل میں فرعون کے دور کا غار دریافت

اسرائیل میں مصر کے فرعون رعمسیس دوم کے دور کا ایک غار دریافت ہوا ہے جس نے ماہرین کو حیران کر دیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابقاسرائیل کے ماہرین آثارِ قدیمہ نے فرعونِ مصر رعمسیس دوم کے دور کا ایک مدفون غار دریافت کرنے کا اعلان کیا ہے، جو برتنوں کے درجنوں ٹکڑوں اور کانسی کے نوادرات سے بھرا ہوا پایا گیااسرائیلی اور عالمی میڈیا کے مطابق ماہرین پر اس غار کی موجودگی کا انکشاف گزشتہ منگل کو ساحل پر اس وقت ہوا جب بلماحیم نیشنل پارک میں زمین کھودنے والی ایک مشین غار کی چھت سے ٹکرائی۔ماہرین آثار قدیمہ نے دیکھا کہ وہاں انسان کا بنایا ہوا ایک مربع شکل کا قدیم غار موجود ہے، جس میں اترنے کے لیے انھوں نے سیڑھی کا استعمال کیا۔اسرائیل کی آثارِ قدیمہ کی اتھارٹی (آئی اے اے) کے مطابق مختلف غار سے مختلف شکلوں اور سائز کے درجنوں برتن ملے، جو 1213 قبل مسیح میں مرنے والے قدیم مصری بادشاہ کے دور سے تعلق رکھتے ہیں۔

ان میں سے کچھ کٹورے سرخ رنگ کے ہیں، کچھ میں ہڈیاں بھی ملیں، آب خورے، کھانا پکانے کے برتن، ذخیرہ کرنے کے مرتبان، چراغ اور کانسی کے تیر کے سرے بھی غار سے ملے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ اشیا مردے کے ساتھ تدفین کے وقت رکھی جاتی تھیں، غار سے ایک انسانی ڈھانچا بھی ملا ہے، آثار قدیمہ کے ماہرین کے مطابق یہ غار کانسی کے زمانے کے آخری دور میں تدفین کے رسم و رواج کی مکمل تصویر پیش کرتا ہے۔ماہرین نے اس غار کو ایک انتہائی نایاب دریافت قرار دیا، یہ اپنی تعمیر کے بعد زندگی میں پہلی بار دریافت ہوا ہے، بننے کے بعد سے یہ اب تک بند ہی رہا۔یہ آثار جس فرعون کے دورِ حکومت سے متعلق ہیں، اس نے طویل عرصے تک حکومت کی تھی اور اس کا کنعان پر بھی کنٹرول تھا، یہ ایک ایسا علاقہ تھا جس میں جدید دور کا اسرائیل اور تمام فلسطینی علاقے شامل تھے۔اس غار کو اب دوبارہ سیل کر دیا گیا ہے، اور اس کی حفاظت کی جا رہی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۰ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

دنیا میں چیونٹیوں کی کل تعداد 20 ہزار کھرب ہ...

ایک نئی تحقیق میں دنیا میں چیونٹیوں کی کل تعداد 20 ہزار کھرب بتائی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ یہ حیران کن اعداد و شمار بھی ممکنہ طور پر حشرات الارض کی کل آبادی کے اصل حجم سے کم ہے جو دنیا بھر کے ماحولیاتی نظام کا ایک لازمی حصہ ہیں۔غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق دنیا میں چیونٹیوں کی کل آبادی کا تعین خصوصا موسمیاتی اثرات کے سبب ان کے قدرتی مسکن میں ہونے والی تبدیلیوں کے نتائج کے جائزے کے لیے اہم ہے۔اس سے قبل بھی کچھ تحقیقات میں دنیا میں چیونٹیوں کی کل آبادی کا اندازہ لگانے کی کوشش کی گئی ہے لیکن ان کا تخمینہ 20 ہزار کھرب سے کہیں کم لگ بھگ 2 کروڑ ارب ہے۔اس حوالے سے جرنل پروسیڈنگز آف دی نیشنل اکیڈمی آف سائنسز میں شائع ہونے والی تحقیق میں محققین نے 465 مطالعات کا تجزیہ پیش کیا جس میں مقامی سطح پر چیونٹیوں کی تعداد کی پیمائش کی گئی۔اس مقصد کے لیے تمام براعظموں پر سروے کیے گئے لیکن افریقا اور ایشیا جیسے کچھ بڑے خطوں میں اس حوالے سے بہت کم یا کوئی ڈیٹا دستیاب نہیں تھا۔تحقیق میں کہا گیا کہ یہی وجہ ہے کہ دنیا بھر میں چیونٹیوں کی اصل تعداد اس تخمینے سے کہیں زیادہ ہونے کا امکان ہے، یہ انتہائی ضروری ہے کہ ہم حشرات الارض کا اصل حجم جاننے کے لیے ان خالی جگہوں کو بھی پر کریں۔کرہ ارض پر چیونٹیوں کی کل 15 ہزار 700 سے زائد معلوم اقسام پائی جاتی ہیں اور یہ سمجھا جاتا ہے کہ لگ بھگ اتنی ہی تعداد ایسی ہے جن کا معلوم ہونا ابھی باقی ہے، ان کی تقریبا دو تہائی اکثریت صرف گھنے جنگلات اور وسیع میدانی علاقوں میں پائی جاتی ہے۔چیونٹیوں کی کل تعداد کے تخمینے کے لحاظ سے ان کا کل وزن 12 میگا ٹن سمجھا جاتا ہے جو کہ جنگلی پرندوں اور ممالیہ جانوروں کی مشترکہ تعداد سے زیادہ جبکہ انسانوں کے کل وزن کا 20 فیصد ہے۔مستقبل میں محققین ان حشرات الارض کی آبادی کو متاثر کرنے والے ماحولیاتی عوامل کا مطالعہ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۰ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

انگلینڈ کیخلاف سیریز میں ورلڈکپ کی تیاریوں ک...

پاکستان کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان نے کہا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف سیریز میں پاکستان کو ورلڈکپ کی تیاریوں کا موقع ملے گا، اس سیریز سے بہترین کامبی نیشن بنا کر ورلڈ کپ میں جائیں گے،نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے شاداب خان نے کہا کہ وہ اپنی بولنگ پر کام کر رہے ہیں،کوشش کر رہے ہیں کہ پاور پلے اور ڈیتھ اوورز میں بھی بولنگ کی بھرپور پریکٹس کریں تاکہ ورلڈ کپ میں ٹیم کو جہاں ضرورت ہو وہاں کام آسکیں،شاداب خان نے کہا کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 7 میچز کی سیریز کافی تاریخی ہے، یہ سیریز پاکستان کیلئے ورلڈ کپ کی تیاری کا بھی اچھا موقع ہے کیوں کہ انگلینڈ کی ٹیم دنیا کی بہترین ٹیموں میں سے ایک ہے اور وہ ماڈرن ڈے کرکٹ کی ماہر ہے اس لیے ہماری ٹیم کو اس سیریز میں بہت مدد ملے گی، کوشش کریں گے کہ یہاں اچھا کامبی نیشن بناکر ورلڈ کپ میں جائیں، شاداب خان نے کہا کہ ہمیں ہر چیز میں بہتری کرنی چاہیے، فیلڈنگ اور بولنگ اچھی جارہی ہے لیکن مزید بہتر کرسکتے ہیں، بیٹنگ میں مجھے لگتا ہے تھوڑی زیادہ بہتری لانا ہوگی، آسٹریلیا میں ہائی اسکورنگ میچز ہوسکتے ہیں، گرانڈز کے حساب سے بھی ہمیں پریکٹس کرنا ہوگی،انہوں نے کہا کہ وہ بال کے ساتھ ساتھ بیٹ تھامے بھی ٹیم کیلئے اپنا کردار ادا کرسکتے ہیں جو ہمارا کامبی نیشن ہے اس میں میرا اور نواز کا بہت اہم رول ہے، جس طرح ایشیا کپ میں بھی آپ نے دیکھا کہ ہمیں کسی بھی ٹائم پر بھیجا جاسکتا تھا، اس چیز کیلئے ہمیشہ تیار رہتے ہیں کیوں کہ بطور آل رانڈر آپ کو ہمیشہ تیار رہنا چاہیے۔

اوپر کے نمبر پر اچھی پرفارمنس ہوئی ہے لیکن جہاں ٹیم کو ضرورت ہوگی وہاں بیٹنگ کروں گا، امید کرتا ہوں کہ ایسی صورتحال نہ ہو کہ اوپر بیٹنگ کی ضرورت پڑے لیکن اگر ضرورت پڑی تو انشااللہ اچھا کھیلوں گا،شاداب خان نے کہا کہ انگلینڈ کی ٹیم کا کوئی ایک خاص بیٹر نہیں جو ہدف پر ہو اور جہاں ٹیم کو ضرورت ہوگی وہ وہاں ٹیم کے کام آنے کی کوشش کریں گے ، انہوں نے کہا کہ انفرادی طور پر کوشش ہوگی کہ خود کو بطور آل رانڈرمزید بہتر بنایا جائے، خاص طور پر بولنگ میں اور بہتری کی کوشش کر رہے ہیں ،انہوں نے کہا کہ بولنگ ویریئشن پر کام کر رہا ہوں جس سے آسٹریلیا میں مدد مل سکے، یہ کام ایشیا کپ سے کر رہا ہوں اور انگلینڈ سے سیریز میں بھی جاری رکھوں گا، ان کا کہنا تھا میں نے ابھی ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ میں کھیلا تھا تو مجھے کچھ اسٹرگل کرنی پڑی تھی، پاور پلے میں نیا بال کرایا جس میں مشکل ہوئی لیکن وہ اچھا تجربہ رہا کیوں کہ کہیں بھی ٹیم کو ضرورت پڑ سکتی ہے، پاور پلے میں بھی ڈیتھ اوورز میں بھی، کوشش کررہا ہوں کہ خود کو اس طرح تیار کرسکوں کہ پاور پلے میں بھی بولنگ کرسکوں، ڈیتھ میں بھی کرسکوں، تاکہ کسی بھی وقت ٹیم کے کام آسکوں،قومی ٹیم کے نائب کپتان کا کہنا تھا کہ انگلینڈ کے پلیئرز کا اندازہ ہے کیوں کہ ایک ہم نے دوسرے کے خلاف کافی کرکٹ کھیلی ہے، انگلینڈ کے پلیئرز بھی پی ایس ایل کھیلے ہیں ،

ان کو بھی ہمارے بارے میں اندازہ ہے، ہمیں بھی ان کے بارے میں اندازہ ہے جس کی وجہ سے 7 میچز کی اس سیریز میں کافی اچھا مقابلہ ہوگا،شاداب خان نے کہا کہ دنیا بھر میں ہونے والی فرنچائز کرکٹ کرکٹرز کی ڈیولپمنٹ میں اہم کردار ادا کررہی ہے، ان کا کہنا تھا کہ یہ لیگز نوجوان کرکٹرز کیلئے کافی مددگار ہیں،شاداب نے کہا کہ بطور نوجوان جب آپ ملک سے باہر جاتے ہیں تو آپ پر اضافی دبا ہوتا ہے ، نئی کنڈ یشنز، مختلف ماحول میں جانا ، سب کچھ نیا ہوتا ہے ، خاص طور پر ہمارے کلچر کے پلیئرز کو جو گاں سے آتے ہیں، ان کو باہر بالکل مختلف کلچر ملتا ہے اس کو سمجھنا ، اس میں ایڈجسٹ ہونا اور پھر پرفارم کرنا، کچھ چیزیں جو آپ کے خلاف جاتی ہیں اس سے بھی سیکھنا، پھر ساتھ جو پلیئرز ہوتے ہیں ان سے سیکھنے کا موقع اور اس کے ساتھ ساتھ کنڈیشنز جاننا، جیسے انگلینڈ کے گیارہ ، بارہ لڑکے جو پی ایس ایل کھیل چکے ہیں ان کو یہاں کا بہتر اندازہ ہوگا بالکل ایسی طرح جب ہم باہر لیگ کھیلتے ہیں تو ہمیں وہاں کی کنڈیشنز کا بہتر اندازہ ہوتا ہے-

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۰ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین کے بڑے بغیر پائلٹ طیارے ونگ لونگ-2 کا س...

بیجنگ (شِنہوا) چین کے بلندی پر پرواز کرنے والے بڑے سول بغیر پائلٹ ہوائی جہاز(یو اے وی) ونگ لونگ-2 نے حال ہی میں سطح مرتفع کے موسم کا اپنا پہلا مشاہداتی تجربہ کیا ہے۔

چین کی ایوی ایشن انڈسٹری کارپوریشن (اے وی آئی سی) کے مطابق ونگ لونگ -2 نے چین کے جنوب مغربی صوبہ سیچھوان میں ابا تبتی چھیانگ خوداختیار پریفیکچر کے ہونگ یوان ہوائی اڈے سے اڑان بھری۔ 

ملک کے معروف طیارہ ساز ادارے نے کہا ہے کہ اس کے بعد اس نے چھنگ ہائی تبت کی بلندی پر سطح مرتفع   کے موسمیاتی مشاہدے کا تجربہ کیا۔

ایوی ایشن انڈسٹری کارپوریشن آف چائنہ نے کہا ہے کہ یہ اقدام چین کے لیے جنوب مغربی علاقے میں موسم کی پیشن گوئی کی درستگی کو بہتر بنانے کے لیے اہم ہے تاکہ آفات کی روک تھام اوراس کی کمی میں مدد مل سکے۔

یہ موسمیاتی ماہرین کے لیے اہم سائنسی اعداد وشمار بھی فراہم کرتا ہے تاکہ دیگر اہم موسمی معلومات کے ساتھ ساتھ سطح مرتفع کے علاقے کے موسم اور آب و ہوا کے نظام کی تبدیلی کو بہتر طور پر سمجھ سکیں۔

یہ تجربہ  چین کی موسمیاتی انتظامیہ (سی ایم اے)، ایوی ایشن انڈسٹری کارپوریشن آف چائنہ اور دیگر متعلقہ اداروں نے مشترکہ طورپر کیا۔

چین کی موسمیاتی انتظامیہ کے ماتحت موسمیاتی مشاہدے کے مرکز کے ڈائریکٹر لی لیانگ شوکے مطابق اگلے مرحلے میں چین کی موسمیاتی انتظامیہ مشترکہ طور پر سان جیانگ یوان کے علاقے پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے مزید تجربات کرنے کے لیے پروازیں کرے گی۔

لی نے کہا کہ وہ چھنگ ہائی تبت سطح مرتفع کے ماحولیاتی تحفظ اور موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے زیادہ وافر مقدار میں اعدادوشمارفراہم کرنے کے لیے ایک بڑے بغیر پائلٹ طیارے  کے ذریعے فضائی پروازوں کے موسمیاتی مشاہداتی نظام کی تعمیر کو آگے بڑھائیں گے۔

۲۰ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

پانچویں چائنہ انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپوکے لیے...

بیجنگ(شِنہوا) پانچویں چائنہ انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو(سی آئی آئی ای) کے لیے میڈیا رجسٹریشن بدھ سے شروع ہو گی۔

سی آئی آئی ای کے منتظمین کے مطابق رجسٹریشن 10 اکتوبر تک کھلی رہے گی اور میڈیا کے نمائندے سی آئی آئی ای کی ویب سائٹ یا اس کی ایپ کے ذریعے آن لائن رجسٹریشن کرا سکتے ہیں۔

کوویڈ-19کی روک تھام اور کنٹرول کے لیے، نمائش میں بنیادی طور پر چینی مین لینڈ کے صحافیوں،مین لینڈ میں کام کرنے والے غیر ملکی میڈیا اور ہانگ کانگ، مکاؤ اور تائیوان کے میڈیا اداروں کے صحافیوں کو مدعو کیا جائے گا۔

سی آئی آئی ای دنیا کی پہلی جامع درآمدی نمائش ہے جو  5 سے 10 نومبر تک شنگھائی میں منعقد ہوگی۔

۲۰ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

امریکی حکومت پر امریکی شہری مزید بھروسہ کرنے...

امریکی اخبار دی ہل نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ امریکہ احساس سے کہیں زیادہ ریاستی کمزوری سے نبردآزماہے۔ لوگ اپنی حکومت پر بھروسہ کرنے کو تیار نہیں ہیں، اور ذرائع ابلاغ سمیت ادارے اس اعتماد کی بحالی کے لئے بہت کم اقدامات کررہے ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکہ میں عوام سمجھتی ہے کہ وہ جمہوری زوال کا شکار ہے۔ لوگوں کو اس بات پر یقین ہے کہ 6 جنوری 2021 کی بغاوت ، غلامی سمیت ماضی کے اجتماعی حل طلب صدمات کے سبب حکومت ایک مضبوط بنیاد پر قائم نہیں ہے۔ زیادہ تر امریکی سمجھتے ہیں کہ امریکی حکومت بدعنوان ہے۔ مضمون کا عنوان " امریکہ کی کمزوریاں" ہے۔ اس میں مزید کہا گیا ہے کہ وہ نظام اور ہمارے اداروں پر اعتماد کھوچکے ہیں۔ اگرچہ لوگ مسائل پر متفق ہوسکتے ہیں تاہم وہ اس کی وجوہات اور حل پر متفق نہیں ہیں جس سے تقسیم بڑھ رہی ہے۔ کہا گیا ہے کہ روے بمقابلہ ویڈ میں درج اسقاط حمل حقوق واپس لئے جانے سے لیکر، امیگریشن، آ تشیں اسلحہ اور گن کنٹرول پر زیادہ تر امریکیوں کا ایک "قبیلہ" ہے جس میں وہ بہت کم افراد کے ساتھ منسلک ہیں۔ اس میں مزید کہا گیا ہے کہ نوول کرونا وائرس وبا کے خلاف سیاست زدہ ردعمل نے آگ میں ایندھن کا کام کیا ہے۔ آتشیں اسلحہ تشدد میں اضافہ ہوا اور تنازع کا پرامن فیصلہ اب نہیں رہا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۰ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین دریائے یانگسی کے طاس کے ماحولیاتی تحفظ ک...

چین نے قدرتی ماحول اور ماحولیاتی تحفظ کو فروغ دینے اور دریائے یانگسی کے طاس کی بحالی کو مزید آگے بڑھانے کے لئے ایک ایکشن پلان جاری کیا ہے۔ حکومت کے 17 اداروں کی جانب سے مشترکہ طور پر جاری کردہ ایکشن پلان کے مطابق 2025 کے آخر تک طاس کے پانی کا مجموعی طور پر معیار ٹھیک رہنا چاہیے، اور ملک کے پانی کے معیار کے 5 درجاتی نظام کے مطابق مرکزی ندی کے پانی کا معیار درجہ دوم پر رہنا چاہیے۔ اس ایکشن پلان میں پینیکے پانی کے تحفظ کو مسلسل بہتر بنانے، اہم دریاں اور جھیلوں کے ماحولیاتی پانی کیاستعمال کی مئوثر ضمانت دی گئی ہے،اور سال 2025 کے آخر تکطاس کے آبی ماحولیات کے معیار کو نمایاں طور پر بڑھانے کا ہدف بھی مقرر کیا گیا ہے۔ اس منصوبے کے مطابق مختلف شعبوں میں ان کوششوں کو تقویت دی جائے گی، جن میں دیگر کے علاوہ شہری سیوریج اور کچریکا انتظام، بحری جہازوں اور بندرگاہوں کے لیے آلودگی کی روک تھام اور اس پر قابو پانے، آبی حیاتیات کے تنوع کی بحالی اور سبز ترقی کے لیے پانی کا تحفظ اور انتظام بھی شامل ہیں۔ چین نے گزشتہ برسوں کے دوران خطے کے ماحولیاتی معیار میں بہتری لانے میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۰ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

بیرون ملک تعلیم مکمل کرکے چینی طلباء کی اکثر...

بیجنگ(شِنہوا) چین کے بیرون ملک تعلیم حاصل کرنے والے طلباء میں 80 فیصد سے زیادہ 2012 کے بعد سے تعلیم مکمل کرکے وطن واپس آئے۔

وزارت تعلیم نے منگل کو بتایا کہ  2020-2021 کے تعلیمی سال کے دوران چین میں 195 ممالک اور خطوں کے بین الاقوامی طلباء  تعلیم حاصل کر رہے تھے، جو 2012 کے مقابلے میں 35 فیصد زیادہ ہیں۔

وزارت کے مطابق، چین نے 58 ممالک اور خطوں کے ساتھ تعلیمی قابلیت اور ڈگریوں کو تسلیم کرنے کے باہمی معاہدوں پر دستخط کیے ہیں اور 159 ممالک اور خطوں کے تعاون سے کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ اور کنفیوشس کلاس رومز کا قیام عمل میں لایا گیا۔ 

وزارت نے بتایا کہ ملک میں متعین مقامات پر بین الاقوامی تنظیموں کے ساتھ شراکت داری اور کثیرالجہتی میکانزم کے فریم ورک کے تحت  بین الاقوامی سطح پر تعلیمی تعاون کیا جارہا ہے۔

۲۰ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

افغان پولیس نے صوبہ پکتیا میں منشیات بنانے ک...

گردیز(شِنہوا) افغانستان کے مشرقی صوبہ پکتیا میں پولیس نے منشیات بنانے کی ایک فیکٹری پر چھاپہ مار کر 14افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔

صوبائی پولیس نے منگل کے روز ایک بیان میں کہا کہ یہ فیکٹری گزشتہ شام ضلع سید کرم میں پکڑی گئی اور پولیس نے فیکٹری کے مالک سمیت 14 افراد کو تحویل میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔

صوبائی محکمہ اطلاعات و ثقافت نے تصدیق کی ہے کہ مغربی صوبہ فراہ میں پیر کے روز اسی طرح کی ایک کارروائی میں پولیس نے 600 کلوگرام افیون ، پوست اور حشیش سمیت دیگر غیر قانونی منشیات برآمد کر لی ہے۔

طالبان کے زیرانتظام نگران انتظامیہ نے ملک کو منشیات کی لعنت سے نجات ملنے تک پوست کی کاشت ، پروسیسنگ اور منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

۲۰ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

میکسیکومیں 7.7 شدت کا زلزلہ، 1 شہری ہلاک

میکسیکو سٹی(شِنہوا)میکسیکو کے وسط مغربی علاقے میں 7.7 شدت زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، 1985 اور 2017میں آنیوالے 2 سابقہ بڑے زلزلوں کی برسی کے موقع پر آنیوالے اس زلزلے سے کچھ عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے۔

میکسیکو کے صدر اینڈریس مینوئل لوپیز اوبراڈور نے بحری وزارت کی جانب سے رپورٹ موصول ہونے کے بعد کہا کہ ریاست مغربی کولمبیا کے ساحلی تفریحی مقام مانزانیلو میں ایک شاپنگ سینٹر کی دیوار گرنے سے 1 شخص ہلاک ہو گیا ہے۔

صدر مقامی وقت کے مطابق دوپہر 1 بجکر 5 منٹ (11 بجکر 5 منٹ قبل از دوپہر پاکستانی وقت) پر آنیوالے زلزلے سے سب سے زیادہ متاثر ہونیوالی ریاستوں کے گورنروں سے رابطے میں تھے ، کولیما اور میشواکان کے ساتھ دارالحکومت میسکیو شہر کے کچھ حصوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

میکسیکو سٹی میں زلزلے کے بعد میکسیکن نیشنل گارڈ کے اہلکار زوکالو اسکوائر پر گشت کر رہےہیں۔(شِنہوا)

وفاقی کمیشن برائےبجلی(سی ای ایف) کے مطابق میکسیکو شہر ، ہمسایہ ریاست میشواکان ، کولیما اور خالیسکو میں 12 لاکھ افراد بجلی سے محروم ہو گئے تھے اور ان میں سے 68 فیصد کی بجلی بحال کی جا چکی ہے۔

قومی زلزلہ پیما(ایس ایس این) نے ابتدائی طور پر زلزلے کی شدت 7.4 بتائی لیکن 2 گھنٹوں بعد اس کی شدت کو تبدیل کر کے 7.7 کر دیا۔

ایس ایس این کے مطابق زلزلے کا مرکز میشواکان میں کولکومن سے 63 کلومیٹر جنوب میں 15 کلومیٹر کی گہرائی میں واقع تھا۔

مقامی وقت کے مطابق سہ پہر 3 بجکر 20 منٹ (دوپہر 1 بجکر 20 منٹ پاکستانی وقت)  تک 168 آفٹر شاکس آچکے ہیں جن میں سب سے طاقتور آفٹر شاک کی شدت 5.3 تھی۔

میکسیکو شہر میں زلزلے کے بعد لوگ زوکالو اسکوائر پر جمع ہیں۔(شِنہوا)
۲۰ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

شنگھائی تعاون تنظیم نے ہمیشہ عالمی استحکام م...

قاہرہ (شِنہوا) ایک مصری ماہرنے کہا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) نے گزشتہ 20 برسوں کے دوران عالمی سلامتی اور استحکام کے لیے اپنی اہمیت ثابت کی ہے۔

مصر کے کونسل برائے خارجہ امور کے سیکرٹری جنرل ہشام ال زیمیتی نے شِنہوا کے ساتھ ایک حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم رکن ملکوں کے درمیان استحکام اور اسی طرح عالمی استحکام کے حصول کے لیے سیکورٹی تعاون پر مبنی ہے۔

زیمیتی نے کہا کہ عوام کےلیے ترقی کے حصول کی خاطر دنیا کو استحکام برقرار رکھنے کی ضرورت ہے اور انہوں نے اس کی وضاحت کرتے ہوئے اسے شنگھائی تعاون تنظیم یا کسی دوسری علاقائی تنظیم کا بنیادی ہدف قرار دیا۔

انہوں نے واضح  کیا کہ شنگھائی تعاون تنظیم اقوام متحدہ کے چارٹرکے اصولوں کو اختیار کرتی ہے اور تنازعات کو پرامن طریقے سے بات چیت ، مذاکرات اور معقول طریقوں سے حل کرتی ہے۔

زیمیتی جو کہ مصر کے سابق نائب وزیر خارجہ بھی رہے ہیں نے کہا کہ پوری دنیا اب ایک جسم کی مانند بن چکی ہے، لہذا مشرق بعید میں جو کچھ ہوتا ہے اس کا اثر جنوبی ایشیا، مشرق وسطیٰ، یورپ اور اس سے ماورا بھی محسوس ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم صرف اپنے 8 رکن ملکوں تک محدود نہیں ہے، جب ہم مصر سمیت مبصرین اور شراکت داروں کو اس میں شامل کرتے ہیں تو ہمیں معلوم ہوتا ہے کہ یہ تنظیم وسیع پیمانے پر وسعت اختیار کرتے ہوئے دنیا کی شا ئد نصف آبادی کی نمائندگی کررہی ہے۔

۲۰ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

شنگھائی تعاون تنظیم نے ہمیشہ عالمی استحکام م...

قاہرہ (شِنہوا) ایک مصری ماہرنے کہا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) نے گزشتہ 20 برسوں کے دوران عالمی سلامتی اور استحکام کے لیے اپنی اہمیت ثابت کی ہے۔

مصر کے کونسل برائے خارجہ امور کے سیکرٹری جنرل ہشام ال زیمیتی نے شِنہوا کے ساتھ ایک حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم رکن ملکوں کے درمیان استحکام اور اسی طرح عالمی استحکام کے حصول کے لیے سیکورٹی تعاون پر مبنی ہے۔

زیمیتی نے کہا کہ عوام کےلیے ترقی کے حصول کی خاطر دنیا کو استحکام برقرار رکھنے کی ضرورت ہے اور انہوں نے اس کی وضاحت کرتے ہوئے اسے شنگھائی تعاون تنظیم یا کسی دوسری علاقائی تنظیم کا بنیادی ہدف قرار دیا۔

انہوں نے واضح  کیا کہ شنگھائی تعاون تنظیم اقوام متحدہ کے چارٹرکے اصولوں کو اختیار کرتی ہے اور تنازعات کو پرامن طریقے سے بات چیت ، مذاکرات اور معقول طریقوں سے حل کرتی ہے۔

زیمیتی جو کہ مصر کے سابق نائب وزیر خارجہ بھی رہے ہیں نے کہا کہ پوری دنیا اب ایک جسم کی مانند بن چکی ہے، لہذا مشرق بعید میں جو کچھ ہوتا ہے اس کا اثر جنوبی ایشیا، مشرق وسطیٰ، یورپ اور اس سے ماورا بھی محسوس ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم صرف اپنے 8 رکن ملکوں تک محدود نہیں ہے، جب ہم مصر سمیت مبصرین اور شراکت داروں کو اس میں شامل کرتے ہیں تو ہمیں معلوم ہوتا ہے کہ یہ تنظیم وسیع پیمانے پر وسعت اختیار کرتے ہوئے دنیا کی شا ئد نصف آبادی کی نمائندگی کررہی ہے۔

۲۰ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

افغانستان میں انسداد پولیو ویکسی نیشن مہم کا...

افغانستان میں طالبان کی زیرقیادت نگراں حکومت کی وزارت صحت عامہ نے پولیوکے خلاف 4 روزہ ویکسی نیشن مہم شروع کردی ہے۔ وزارت نے ایک اعلامیہ میں بتایا ہے کہ اس 4 روزہ مہم کے دوران ملک کے 34 صوبوں میں 5 برس سے کم عمر کے 99لاکھ بچوں کو ویکسین دی جائے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۰ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین، پہلے 8 ماہ کیدوران پبلک پرائیویٹ پارٹنر...

چین میں رواں سال کے پہلے 8 ماہ کے دوران پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ(پی پی پی )کے 386 نئے منصوبوں کا اندراج کیا گیا ہے۔ وزارت خزانہ کے سرکاری اعدادو شمار کے مطابق اس عرصہ کے دوران ٹرانسپورٹ کے شعبے میں 239.9 ارب یوآن(تقریباً 34.53 ارب امریکی ڈالر) کی مجموعی سرمایہ کاری کے ساتھ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے منصوبیشامل کیے گئے ہیں جو کہ تمام شعبوں میں ہونے والی نئے منصوبوں کی سب سے بڑی سرمایہ کاری ہے۔ اگست کے دوران پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت مجموعی طور پر 48 نئے منصوبے شامل کیے گئے ہیں جن میں سے 25 منصوبے کم کاربن اور آلودگی کی روک تھام اور اس پر قابو پانے سے متعلق ہیں۔ حکومت اور نجی کمپنیوں کے مابین پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ایک باہمی سرمایہ کاری کے ماڈل کے طور پر کام کرتی ہے۔ حالیہ برسوں کے دوران چینی حکام پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ماڈلز کے ذریعے بنیادی ڈھانچے اور سرکاری کاموں کی فنڈ نگ کی راہیں تلاش کر رہے ہیں جس کا مقصد مقامی حکومتوں پر قرضوں کا بوجھ کم کرنا اور نجی سرمایہ کاری کے لیے نئے مواقع فراہم کرنا ہے۔ وزارت خزانہ کے مطابق سال 2014 سے رواں سال اگست کے آخر تک چین کے پاس پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے 10 ہزار 306 منصوبے موجود تھے جن کی مجموعی سرمایہ کاری 164 کھرب یوآن تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۰ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین۔ آسیان نمائش میں پاکستان ۔ چین تعاون نئی...

چین میں 19 ویں چین ۔ آسیان نمائش کے "بیلٹ اینڈ روڈ" بین الاقوامی پویلین میں چینی تاجر وو شیا چھیان نے اپنے پاکستانی دوست محمد کامل سے ایک مرتبہ پھر ملاقات کی۔ وو شیاؤ چھیان نے کہا کہ ہم 8 برس قبل چین۔ آسیان نمائش میں ایک دوسرے سے ملے تھے اور اس کے بعد سے ہم قریبی تجارتی شراکت دار ہیں۔ ابتدا میں انہوں نے فرنیچرفروخت کیا اور اب پتھر کی مصنوعات فروخت کیں، میں ان کے ساتھ کام جاری رکھوں گی۔ ان کی رائے ہے کہ محمد کامل ایک ایماندار اور قابل بھروسہ کاروباری شراکت دار ہیں، اور وہ ہر سال نمائش میں ان سے ملتی ہیں۔ محمد کامل 8 برس سے چین میں کاروبارکررہے ہیں، اور چین ۔ آسیان نمائش کو کافی عر صے سے جا نتے ہیں، گزشتہ نمائش میں انہوں نے بہت سے وسائل اکٹھے کئے ،اور کئی چینی تاجر ان کے طویل مدتی تجارتی شراکت دار اور اچھے دوست بن گئے۔ کئی پاکستانی تاجروں نے کہا کہ نمائش ان کے لئے چینی اور آسیان منڈیوں تک رسائی کا اہم ذریعہ بن چکی ہے۔ جس سے چین ۔ پاکستان تعاون کو نئی بلندی تک فروغ ملا ہے۔ محمد کامل نے کہا کہ رواں سال نمائش کے دوران کئی چینی گاہکوں کے بارے میں معلوم ہوا، ہم نے وی چیٹ رابطے بڑھائے میں، مستقبل میں ان سے رابطے میں رہوں گا، اور مزید معاہدوں کے لئے پرامید ہوں۔ چین کا پاکستان اور بیلٹ اینڈ روڈ کے دیگر ممالک کے ساتھ دیرینہ عزت پر مبنی دوستی کا رشتہ ہے۔

قدیم شاہراہ ریشم نے 2 ہزار قبل مغرب کی طرف رخ کر تے ہو ئے چین اور پاکستان کے درمیان دوستی کا پل بنایا۔ دو ہزار برس بعد چین اور پاکستان کے درمیان مخلص دوستی وقت کے ساتھ مستحکم ہوئی ہے۔ حالیہ برسوں میں چین اور پاکستان کے درمیان سیاست، معیشت، تجارت، ثقافت میں تعاون اور تبادلے قریب تر ہوئے ہیں۔سال 2015 میں چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کا باضابطہ آغاز دو طرفہ اقتصادی و تجارتی تعاون کے فروغ کے لئے کیا گیا۔ پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو سے پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی کو تقویت ملی ہے۔ اس انیشی ایٹو کے ایک اہم آزمائشی منصوبے کے طور پر سی پیک نے پاکستان اور چین کے درمیان پہلے سے مضبوط دو طرفہ تعلقات کو نئی جہت دی ۔ آج چین۔ آسیان نمائش نے پاکستان چین اور آسیان ممالک کے درمیان اقتصادی و تجارتی تعاون میں ایک وسیع پلیٹ فارم مہیا کیا ہے۔ چین کا جنوبی گوانگ شی ژوآنگ خود اختیار خطے کا دارالحکومت نان ننگ بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو میں ایک اہم راہداری شہر کے طور پر کام کر رہا ہے اور حالیہ برسوں میں چین اور پاکستان کے درمیان دوستانہ تبادلے کا شاہد بھی ہے ۔

محمد مبین اشرف کا تعلق کراچی سے ہے ،اور وہ 3 برس سے زیادہ عرصے سے چین میں ہیں۔ انہوں نے اور ان کے ساتھی نے نان ننگ میں براکہ کے نام سے پاکستانی ریسٹورنٹ کی مشترکہ طور پر بنیاد رکھی تھی۔ کھانے کی ترسیل اور سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم پر چلنے والے اس ریستوران کو بڑی پذیرائی ملی اور لوگوں نے اسے پسندیدہ قرار دیا۔ آغاز کے تقریبا 6 ماہ بعد ریستوران گاہکوں سے بھرگیا ہے جس سے وہ خوش اور پرجوش ہے۔ انہوں نے تسلیم کیا کہ چین میں کاروبار کے تجربے سے انہوں نے بہت کچھ سیکھا ہے۔ فریقین میں گہرے دوستانہ تعلقات کے ساتھ زیادہ سے زیادہ پاکستانی تاجر کاروبار یا اسے جاننے کے لئے چین آرہے ہیں اور افراد کے درمیان تبادلے قریب تر ہوچکے ہیں۔ پاکستان میں چین کے سفیر نونگ رونگ نے گزشتہ نمائش کے موقع پر کہا تھا کہ چین اور پاکستان میں ایک بھائی چارہقائم ہے جو ہر دکھ سکھ شیئر کرتا ہے۔ امید ہے کہ دونوں ممالک کے کاروباری ادارے تعاون میں استحکام لانے ، صلاحیت بروئے کار لانے اور چین پاکستان اقتصادی و تجارتی تعاون مزید گہرا اور وسیع تر کرنے میں نمائش کا درست طریقیسے استعمال کریں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۰ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

العمر ای گیٹ سے عمرہ ویزا منٹوں میں حاصل کرن...

سعودی وزارت حج و عمرہ نے العمر ای گیٹ سے منٹوں میں عمرہ ویزا حاصل کرنے کی سہولت سے آگاہ کردیا۔ عرب میڈیا کے مطابق سعودی وزارت حج و عمرہ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ عمرہ کے خواہاں فرزندان توحید العمر ای گیٹ سے ضروری کارروائی مکمل ہونے پر چند منٹوں کے اندر ہی عمرہ ویزا لے سکتے ہیں، عمرہ ویزا حاصل کرنے کے لیے مقام گیٹ کے ذریعے درخواست دی جاسکتی ہے، مقام گیٹ پر مطلوبہ خدمات بک کرانے کے بعد ویزا لینے کے لیے اپیلی کیشن نمبر حاصل کیا جائے، پھر عمرہ ویزا فارم بھرنے اوراس کا پرنٹ لینے کے لیے ویزوں کے قومی پلیٹ فارم سے رجوع کیا جائے، اس کے علاوہ عمرہ کے خواہشمند افراد مقامی ٹریولنگ ایجنسی کے ذریعے بھی عمرہ ویزا کے لیے درخواست دے سکتے ہیں، اس کے لیے ضروری ہے کہ صرف رجسٹرڈ ٹریولنگ ایجنٹ ہی سے رابطہ کیا جائے۔ بتاتے چلیں کہ رواں ماہ سعودی عرب نے ہر قسم کے ویزوں پر عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کی اجازت دے دی تھی

 فیصلے کا مقصد ایک سال میں 30 ملین عازمین تک پہنچنے کے سعودی 2030 وژن کے مقصد کو پورا کرنا ہے، سعودی وزارت حج و عمرہ کے انڈر سیکرٹری عبدالرحمن شمس نے کہا کہ سعودی عرب کے سیاحتی ویزا سمیت تمام قسم کے ویزوں کے حامل افراد کو عمرہ کرنے کی اجازت ہے، جس کے تحت اب کسیبھی قسم کے ویزے پر سعودی عرب آنے والے کے لیے اللہ کے گھر کی زیارت کرنا ممکن ہو گیا ہے، چاہے اس کا ویزا سیاحت کے لیے ہو یا کام یا کاروبار جیسے دیگر مقاصد کے لیے حاصل کیا گیا ہو۔ انہوں نے سعودی ٹیلی ویژن الاخباریہ کو بتایا کہ اعتمرنا ایپ کے ذریعے کچھ تنظیمی طریقہ کار کے تحت عمرہ کرنے کے لیے ترجیحی اپائنٹمنٹ بک کی جاتی ہے، اس فیصلے کا مقصد سعودی عرب کے 2030 کے وژن کو پورا کرنا ہے جس کا مقصد ہر سال 30 ملین عمرہ زائرین تک پہنچنا ہے کیوں کہ سعودی 2030 ویژن ایک پرجوش ترقیاتی منصوبہ ہے جو مملکت کی تیل پر منحصر معیشت کو متنوع بنانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۰ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

دبئی میں نوکری ڈھونڈنے والوں کے ساتھ فراڈ می...

دبئی میں نوکری ڈھونڈنے والوں کے ساتھ فراڈ میں ملوث ایک دھوکہ باز کو 3 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے جس نے دبئی میں سکیورٹی اہلکار بھرتی کرنے والی ایک ایجنسی قائم کی اور درجنوں نوکریوں کے متلاشیوں سے 30 ہزار درہم سے زائد کا دھوکہ کیا، پاکستانی شخص نے لوگوں کو راغب کرنے کے لیے بطور سیکیورٹی گارڈ کام کے وعدے کے ساتھ سوشل میڈیا پر اشتہارات لگائے، یہاں تک کہ اس نے وسیع منصوبہ بندی کرتے ہوئے کمپنی کو چلانے میں مدد کے لیے 2 خواتین ملازمین کی خدمات بھی حاصل کیں، جو اس کے پلان سے بے خبر تھیں۔ دبئی کی فوجداری عدالت کے فیصلے سے معلوم ہوا کہ 25 افراد نے ایسی ملازمتیں حاصل کرنے کے لیے فیس کی مد میں مجموعی طور پر 32 ہزار درہم ادا کیے جو کبھی موجود ہی نہیں تھیں، ان اشتہارات کے ذریعے جعلسازکا مقصد صرف سینکڑوں افراد کو دھوکہ دینا تھا، کمپنی کے ایک ملازم نے ریکارڈ کرائے گئے اپنے بیان میں کہا کہ ہمیں اس کے منصوبوں کے بارے میں معلوم نہیں تھا، وہ ہمیشہ ہم سے کہتا تھا کہ معاہدہ کرنے سے پہلے لوگوں سے بھرتی کی فیس لیں، ہمیں 500 لوگوں کو بھرتی کرنے کی ضرورت ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ یہ جرائم گزشتہ سال جولائی میں چھ دنوں کے دوران ہوئے، اس حوالے سے ایک متاثرہ نے عدالت کو بتایا کہ اس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایک اشتہار دیکھا جس میں سکیورٹی گارڈ کی پوزیشن کی پیشکش کی گئی تھی، میں نے پوسٹ میں موجود نمبر پر کال کی تو انہوں نے مجھے انٹرویو کے لیے آنے کو کہا، میں کمپنی کے پاس گیا، اپنی دستاویزات اور اہلیت پیش کی اور طریقہ کار کو مکمل کرنے کے لیے 1,500 درہم ادا کیے، جس کے بعد کمپنی نے مجھے ایک رسید دی اور بتایا کہ میری نوکری عجمان میں ہوگی

لیکن بتائی ہوئی جگہ پہنچنے پر بتایا گیا کہ یہاں کوئی ملازمت ہی نہیں ہے۔متاثرہ شخص نے بتایا کہ اس کے بعد میں الراشدیہ دبئی میں بھرتی کرنے والی اس کمپنی میں واپس آیا تو وہاں دوسرے لوگوں کو بھی دیکھا جنہوں نے اسی طرح کے تجربات کا سامنا کیا تھا اور وہ بھرتی کمپنی سے اپنی رقم کی واپسی کا مطالبہ کرنے کے لیے جمع ہوئے تھے، اس دوران کمپنی کی دونوں خواتین ملازمین نے دھوکے باز کو صورتحال سے آگاہ کرنے کے لیے رابطہ کرنے کی کوشش کی لیکن ان کا رابطہ نہ ہوسکا۔ اس کے بعد متاثرین نے دبئی پولیس سے رابطہ کیا جس نے تحقیقات کا آغاز کیا جس کے نتیجے میں پاکستانی شہری کو گرفتار کرلیا گیا، ریکارڈ سے پتہ چلتا ہے کہ یہ شخص 2 سال قبل متحدہ عرب امارات پہنچا تھا اور یہاں اس نے ایک تجارتی کمپنی رجسٹرڈ کرائی تھی، وہ لوگوں کو اپنے کاروبار کی قانونی حیثیت پر قائل کرنے کے لیے ایک لوگو کے ساتھ ادائیگی کی رسیدیں فراہم کر رہا تھا جس میں اس کی کمپنی کا نام تھا، اسے غیر قانونی طور پر رقم حاصل کرنے اور ملازمت کے متلاشیوں کو دھوکہ دینے کا مجرم قرار دیا گیا تھا جس کی بنا پر اسے قید کی سزا کے علاوہ 32 ہزار درہم جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۰ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

دبئی میں دو بھائیوں نے کمپنی سے 5 لاکھ درہم...

دبئی میں ایک اکائونٹنٹ اور اس کے بھائی کو تمباکو کی تجارتی کمپنی سے 5 لاکھ درہم سے زیادہ کی چوری کے جرم میں پانچ سال قید کی سزا سنادی گئی۔ خلیج ٹائمز کے مطابق دبئی سلیکون اویسس میں واقع کمپنی کے لیے کام کرنے والے ایک سرمایہ کار نے بتایا کہ اس نے کیشئر سے کہا وہ کمپنی کی خریداریوں کی ادائیگی کے لیے لاکر سے کچھ رقم لے آئے تاہم چند لمحوں بعد اس نے کیشئر کی چیخ سنی، موقع پر پہنچ کر اس نے کیشیئر کو بے ہوش اور رقم والے لاکر کو خالی پایا۔ بتایا گیا ہے کہ کمپنی کی سکیورٹی ٹیم کو نگرانی کے کیمروں کی جانچ کے لیے بلایا گیا، فوٹیج میں دکھایا گیا کہ دو افراد کام کے اوقات سے باہر سیف کے کمرے میں داخل ہوئے تھے، پولیس کو اطلاع دی گئی اور فوٹیج ان کے حوالے کر دی گئی، پولیس کی ایک ٹیم پہلے مجرم کو تلاش کرنے میں کامیاب ہوئی اور کمپنی میں ایک اکانٹنٹ کو 1.2 ملین درہم، زیورات اور کمپیوٹرز کے قبضے میں گرفتار کر لیا۔ پوچھ گچھ کے دوران اکانٹنٹ نے سیف سے رقم چوری کرنے کا اعتراف کیا، اس نے یہ جرم اپنے بھائی کی مدد سے انجام دیا، جس نے کلید اور محفوظ کارڈ کی کاپی کی تاکہ اکانٹنٹ اصل کیشیئر کو واپس کرسکے، مجرموں نے اعتراف کیا کہ انہوں نے رقم کا کچھ حصہ اپنے رشتہ دار کو بھیجا، جو غیر قانونی طور پر رقم ان کے آبائی ملک منتقل کرنے میں ملوث تھا۔ دبئی کی فوجداری عدالت نے انہیں مجرم قرار دیتے ہوئے پانچ سال قید کی سزا سنائی جس کے بعد انہیں ملک بدر کردیا جائے گا، عدالت نے انہیں چوری کی رقم مشترکہ طور پر ادا کرنے کا بھی حکم دیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۰ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

میانمار؛ فوجی ہیلی کاپٹرکے اسکول پر گولہ بار...

میانمار میں فوجی ہیلی کاپٹر نے باغیوں کے خلاف آپریشن کے دوران ایک اسکول پر اندھا دھند گولیاں برسائیں جس کے نتیجے میں 6 طلبا ہلاک اور 17 زخمی ہوگئے۔عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق عینی شاہدین نے بتایا کہ میانمار کے علاقے سینگوگ میں فوجی ہیلی کاپٹر نے ایک اسکول پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے بعد بری فوج کے اہلکار عمارت میں داخل ہوئے اور مکمل تلاشی لی۔عینی شاہدین نے رائٹرز کو نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ میانمار کے فوجی ہیلی کاپٹر کی فائرنگ میں 6 بچے ہلاک اور 17 زخمی ہوگئے۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں 3 زخمیوں کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔میانمار فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اسکول کی عمارت پر مسلح باغیوں کا قبضہ تھا جہاں سے وہ دہشت گردی کے لیے منظم ہوتے تھے تاہم کارروائی میں کسی عسکریت کی گرفتاری یا اسلحہ موجود ہونے کا ثبوت پیش نہیں کیا گیا۔خیال رہے کہ گزشتہ برس یکم فروری کو میانمار کیفوج نے جمہوری حکومت کا تختہ الٹ کر اقتدار پر قبضہ کرلیا تھا اور ملک میں ایمرجنسی نافذ کرکے حکمراں آنگ سان سوچی کو حراست میں لے لیا تھا۔فوجی بغاوت کو 19 ماہ گزرنے کے باوجود جب کہ سیاسی رہنما گرفتار یا ملک بدر ہیں اب تک آرمی حکمرانوں کو عوام کی حمایت حاصل نہیں ہوسکی ہے اور فوجی قیادت نے احتجاج کو روکنے کے لیے طاقت کا بے دریغ استعمال کیا ہے۔رواں برس ہی جمہوری حکومت کی حمایت اور فوجی بغاوت کے خلاف سرگرم سماجی کارکن اور آنگ سان سوچی کی جماعت کے رکن اسمبلی سمیت 5 افراد کو فوجی حکومت کا باغی قرار دیکرپھانسی پر لٹکایا جا چکا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۰ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

خالصتان ریفرنڈم؛ بھارت سے آزادی کے بعد شملہ...

کینیڈا میں خالصتان ریفرنڈم کے کامیاب انعقاد کے بعد سکھوں نے بھارت سے آزادی کے نتیجے میں شملہ کو اپنا دارالحکومت بنانے کا اعلان کیا ہے۔ گزشہ روزکونسل جنرل سکھ فار جسٹس کرپتونت سنگھ پنوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے کہا ہے کہ خالصتان کے آزاد ہوتے ہی شملہ کو اپنا دارالحکومت بنائیں گے کیوں کہ سکھوں نے ریفرنڈم میں مطالبہ کیا ہے کہ ہمیں آزاد خالصتان کا دارالحکومت شملہ چاہیے۔ کینیڈا میں خالصتان ریفرنڈم کے حوالے سے تاریخ رقم ہوئی ہے، جس کے مطابق ایک لاکھ 10 ہزار سکھوں نے ووٹ ڈالے۔ سکھ فار جسٹس کی جانب سے ریفرنڈم میں غیر معمولی تعداد میں سکھوں کی شرکت پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ وقت ختم ہوجانے اور ٹریفک جام کے سبب 35 سے 40 ہزار سکھ ووٹ نہیں ڈال سکے۔ اس سلسلے میں برامپٹن میں ہی جلد ریفرنڈم کے لیے دوبارہ ووٹنگ کا اہتمام کیا جائے گا۔تنظیم کے مطابق انڈی پینڈنٹ آبزورز نے بھی ریفرنڈم میں ایک لاکھ 10 ہزار ووٹ ڈالے جانے کی تصدیق کردی ہے۔

ووٹنگ کے 9 بجے آغاز سے قبل ہی ہزاروں سکھ قطاروں میں کھڑے ہوچکے تھے۔ 12 بجے تک ووٹ ڈالنے والوں کی قطار تقریبا 5 کلو میٹر طویل ہوچکی تھی جب کہ دوران ووٹنگ آزاد خالصتان کے حق میں نعرے بھی بلند کیے جاتے رہے۔ریفرنڈم کے شرکا نے بھارت سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کرنے کا مطالبہ کیا۔ دریں اثنا کینیڈا کی پارلیمنٹ کے رکن ڈین ایلیسن نے سکھوں کے نمایاں تعداد میں ووٹ ڈالنے کو حیرت انگیز قرار دے دیا۔ کونسل جنرل سکھ فار جسٹس گرپتونت سنگھ پنوں نے کہا کہ کینیڈا میں ووٹنگ نے لندن کا ریکارڈ بھی توڑ دیا ہے۔ سکھوں نے ثابت کردیا ہے کہ وہ آزادی سے کم کچھ قبول نہیں کریں گے۔واضح رہے کہ ریفرنڈم میں مدد کرنے والے 300 رضاکاروں کی بڑی تعداد کینیڈا میں پیدا ہوئی ہے۔ کینیڈا میں 10 لاکھ سکھ آباد ہیں، جن کی اکثریت آزاد خالصتان کی حامی ہے۔ بھارتی کوششوں کے باوجود کینیڈا نے ریفرنڈم کو رکوانے سے انکار کردیا تھا جب کہ خالصتان کے مسئلے کے سبب کینیڈا اور بھارت کی حکومتوں کے تعلقات میں کشیدگی بھی پیدا ہوگئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۰ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں