حیدرآباد کے مضافات میں طبی عملے کا ایک رکن مچھرمار سپرے چھڑک رہا ہے۔ (شِنہوا)

حیدرآباد کے مضافات میں طبی عملہ موٹر سائیکل کے ذریعے مچھرمار سپرے چھڑک رہا ہے۔ (شِنہوا)

حیدرآباد کے مضافات میں طبی عملے کا ایک رکن مچھرمار سپرے چھڑک رہا ہے۔ (شِنہوا)

حیدرآباد کے مضافات میں طبی عملے کا ایک رکن مچھرمار سپرے چھڑک رہا ہے۔ (شِنہوا)
سعودی عرب ایلون مسک کی اسپیس ایکس کمپنی کے کیپسول پر سوار دو خلابازوں کو بین الاقوامی خلائی اسٹیشن بھیجنے کا ارادہ رکھتا ہے۔اس اقدام سے مملکت نجی امریکی خلائی کمپنیوں کے ساتھ تعلقات کو مضبوط کرنے والا تازہ ترین خلیجی ملک بن جائے گا۔ عرب میڈیا کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سال کے شروع میں ہیوسٹن میں "Axiom Space" نامی کمپنی کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کیے گئے ہیں۔ محققین اور سیاحوں کے لیے امریکی خلائی جہاز میں سوار خلائی مشن کو منظم اور چلاتی ہے۔ذرائع کے مطابق معاہدے کے تحت دونوں سعودی خلاباز اگلے سال کے شروع میں تقریبا ایک ہفتے تک بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کے سفر پر اسپیس ایکس سے کرو ڈریگن کیپسول پر سوار ہوں گے۔ یہ دونوں نجی خلائی جہاز پر خلا میں جانے والے پہلے سعودی ہوں گے۔خلائی سٹیشن پر خلانوردوں کو بھیجنے میں پرائیویٹ امریکی کمپنیاں تیزی سے اہم کردار ادا کر رہی ہیں کیونکہ ناسا جو اب زیادہ تر توجہ انسانوں کو چاند پر بھیجنے پر مرکوز کیے ہوئے ہے۔
اس انسان بردار خلائی پرواز کو کمرشلائز کرنا چاہتی ہے جسے امریکا نے دہائیوں پہلے شروع کیا تھا۔یہ معاہدہ تازہ ترین ہوگا جس میں Axiom جیسی کمپنیاں ایک منفرد سفارتی کردار ادا کرتی ہیں جس پر طویل عرصے سے NASA جیسے سرکاری اداروں کا غلبہ ہے۔ بینالاقوامی خلائی اسٹیشن ایک تجربہ گاہ ہے جو زمین سے 400 کلومیٹر اوپر فٹ بال کے میدان کے برابر ہے اور اس میں 20 سال سے زیادہ عرصے سے خلابازوں کے بین الاقوامی عملے کو رکھا گیا ہے۔دونوں سعودی خلاباز پہلے سے اعلان کردہ دو امریکیوں ناسا کے ریٹائرڈ خلاباز پیگی وٹسن اور ریس کار ڈرائیور اور سرمایہ کار جان شوفنرکے ساتھ شامل ہوں گے۔ AX-2 نامی یہ مشن Axiom کے زیر اہتمام دوسری خلائی پرواز ہو گی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
بھارت میں ٹارگٹ کلنگ کی نئی نوعیت کا معاملہ سامنے آیا ہے، انجان راہگیر نے لفٹ مانگ کر موٹر سائیکل سوار کی کمر میں زہر کا انجکشن لگا دیا۔ ریاست تلنگانہ میں ایک چونا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے جو پولیس کیلئے بھی معمہ بن گیا، ملزم نے پہلے موٹر سائیکل سوار سے لفٹ مانگی اور پھر اس کی پیٹھ پر انجکشن لگا دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق48سالہ شیخ جمال نامی کسان گاں سے اپنی بیٹی کے گھر جارہا تھا کہ راستے میں سنسان جگہ پر دو راہ گیروں نے اس سے لفٹ مانگی۔ملزمان کا کہنا تھا کہ ان کی گاڑی کا پیٹرول ختم ہوگیا ہے اور اگر انہیں لفٹ مل جائے تو وہ پیٹرول لاسکیں گے۔ دو میں سے ایک شخص جمال کی موٹر سائیکل پر بیٹھ گیا کچھ دور جانے کے بعد پیچھے بیٹھے شخص نے جمال کی پیٹھ پر کوئی نوکیلی چیز چبھوئی۔انجکشن لگتے ہی جمال کو چکر آنے لگے تو اس نے موٹر سائیکل روک دی۔
جمال نے اس شخص سے پوچھنے کی کوشش کی کہ وہ کون ہے اور اس نے ایسا کیوں کیا؟اسی دوران ملزم پیچھے سے دوسری موٹر سائیکل پر آنے والے ساتھی کے ساتھ بیٹھ کر فرار ہوگیا اور جمال زیادہ چکر آنے کی وجہ سے وہیں گرگیا۔اتفاق سے کچھ دیر میں آس پاس لوگ جمع ہوگئے تو جمال نے غنودگی کے عالم میں ساری تفصیل بتائی، بعد ازاں جمال کے کہنے پر اسے پانی پلایا جسے پینے کے بعد جمال کی حالت مزید خراب ہوگئی اور وہ بے ہوش ہوگیا۔جمال کو فوری طور پر قریبی اسپتال لے جایا گیا لیکن وہ اسپتال پہنچنے سے قبل ہی دم توڑ چکا تھا جس کی تصدیق اسپتال کے ڈاکٹروں نے کردی۔پولیس کے مطابق ایک عینی شاہد نے بتایا ہے کہ ملزم نے جمال سے پہلے اسی گاں کے ایک اور شخص سے لفٹ مانگی تھی، انہوں نے اسے لفٹ دینے کے لیے موٹر سائیکل بھی روکی لیکن ملزم موٹرسائیکل پر نہیں بیٹھا۔ بعد میں اس نے جمال کی موٹر سائیکل روکی اور لفٹ لی۔پولیس کا کہنا ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ یہ قتل مکمل منصوبہ بندی کے تحت کیا گیا ہے، پولیس تمام ممکنہ وجوہات کی تفتیش کررہی ہے اور مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
امریکا میں کپیٹل ہل حملے جیسا واقعہ مستقبل میں روکنے کے لیے کانگریس میں بل پیش کر دیا گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈیموکریٹ اور ری پبلکن ارکان کانگریس نے مل کر ایوان میں بل پیش کیا۔ بل کا مقصد صدارتی انتخاب کے بعد مشترکا اجلاس کی حدود کا تعین کرنا ہے۔بل متن کے مطابق کانگریس کا 6 جنوری کا رسمی مشترکا اجلاس نتائج تبدیل نہیں کر سکتا۔ رواں سال کے اختتام تک بل دونوں ایوانوں سے منظور کرایا جائے گا۔خیال رہے کہ گزشتہ سال 6 جنوری کو واشنگٹن میں سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں کے کیپٹل ہل پر حملہ کر دیا تھا۔ اس دوران ہنگامہ آرائی کے بعد پرتشدد واقعات میں چار افراد ہلاک ہوئے جبکہ پولیس نے 52 افراد کو گرفتار کرلیا۔علاوہ ازیں کپیٹل ہل کے باہر ٹرمپ کے حامیوں کے احتجاج کے دوران بھارتی جھنڈے بھی نظر آئے۔ امریکی عوام و سیاست دانوں نے کیپٹل ہل کے باہر ہونے والے پرتشدد مظاہروں میں بھارتی جھنڈوں پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
ملک بھر میں ڈینگی کے وار تیز ہوگئے ، یومیہسینکڑوں کیسز رپورٹ، مجموعی کیسز کی تعداد ایک ہزار 657ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں ڈینگی کی صورتحال دن بہ دن خراب ہوتی جارہی ہے جس کے پیش نظر یومیہ سینکڑوں کیسز رپورٹ ہورہے ہیں۔ ڈی ایچ او کی جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسلام آباد میں ڈینگی کے 96نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد مجموعی کیسز کی تعداد ایک ہزار 657ہوگئی ہے۔ ڈی ایچ او کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں ڈینگی کے 53 کیسز جبکہ شہری علاقوں میں ڈینگی کے 43 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ ڈی ایچ او نے مزید بتایا کہ اسلام آباد میں رواں سیزن میں ڈینگی سے 5 مریض انتقال کرچکے ہیں۔ دوسری جانب کراچی میں بھی ڈینگی کیسز میں ہوشربا اضافہ سامنے آیا ہے۔
محکمہ صحت سندھ کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں سندھ بھر میں 323کیسز رپورٹ ہوئے جن میں سے 261کیسز کا تعلق کراچی سے ہے۔ محکمہ صحت سندھ نے بتایا کہ ضلع شرقی میں ڈینگی کے سب سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے، ضلع شرقی 96 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ ضلع جنوبی 73 ، ضلع وسطی 44 اور ضلع کورنگی 25 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ محکمہ صحت سندھ کا مزید کہنا ہے کہ رواں سال کراچی میں ڈینگی سے 27 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ جابحق ہونے والوں میں 12 مرد اور 15 عورتیں شامل ہیں۔ خیبر پختونخوا کی بات کی جائے تو وہاں بھی ڈینگی کے حملے جاری ہیں، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ڈینگی کے مزید 242کیسز سامنے آئے ہیں۔ محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں پشاور سے 121, کوہاٹ 33،ہری پور سے 23اور چارسدہ سے 21کیسز رپورٹ ہوئے۔ محکمہ صحت نے بتایا کہ صوبہ بھر میں مجموعی کیسز کی تعداد 5ہزار 506ہوگئی جبکہ موجودہ وقت ڈینگی کے 130 مریض مختلف اسپتالوں میں داخل ہیں۔ محکمہ صحت کا مزید کہنا ہے کہ صوبے میں مردان ،پشاور اور خیبر ڈینگی وائرس سے سب زیادہ متاثرہ ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ عمران خان ایک کال پر حکومت کو گھر بھیجا جاسکتا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ فارن فنڈنگ کیس ایف آئی اے نوٹس کے خلاف کیس تھا، یہ کیس بھی ہم جیتیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جن لوگوں کا کہا گیا ہے وہ سب پاکستانی ہیں اور پاکستانی پاسپورٹ رکھتے ہیں۔ عمران اسماعیل نے کہا کہ آج عمران خان کی پیشی اسلام آباد میں ہے اور انشااللہ یہ کیس بھی وہ جیتیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے کوئی ایسا کام نہیں کیا کہ عدالتوں کے چکر لگانا پڑے، یہ فاشسٹ حکومت عمران خان کو نااہل کروانا چاہتی ہے۔ سابق گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ عمران خان ملک کے سب سے بڑے لیڈر ہیں، ان کی ایک کال پر قوم نکل سکتی ہے اور اس حکومت کو گھر بھیجا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ملک کو بچانا ہے تو فریش الیکش کی طرف جانا ہوگا کیونکہ ملک کی معیشت گھٹنوں پر آگئی ہے اور کرائم منسٹر جگہ جگہ جاکر بھیک مانگتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے کہا کہ کسی سے ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے، نامعلوم نمبروں سے کال آئے کوئی بھی وہ اس کا نام نہیں لیا گیا۔ عمران اسماعیل نے کہا کہ پیوٹن کے سامنے ٹانگیں کانپ جاتی ہیں ہیڈ فون تک نہیں لگایا جاسکتا جبکہ ایک سزا یافتہ مفرور مجرم سے ملک کے معاملات پر مشورے کیے جارہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں سیلاب اور ڈینگی کی صورت حال ہے اور ہمارے وزرا نیو یارک میں مہنگے ترین ہوٹل میں رہتے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات کی وجہ سے مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جس کے باعث وفاقی وزیر ہوابازی خواجہ سعد رفیق نے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی(سی اے اے)نے 3 رکنی اعلی سطح پر تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی ہے جبکہ ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل سی اے اے ایئر وائس مارشل جمال ارشد تحقیقات کرنے والی ٹیم کے سربراہ مقرر کیے گئے ہیں۔ سی اے اے کے ڈاریکٹر سیکیورٹی ایئر کموڈور شاہد قادر اور ایڈیشنل ڈائریکٹر آپریشن نوید خان تحقیقاتی ٹیم کے رکن کے طور شامل ہیں۔ سی اے اے کی تحقیقاتی ٹیم اسلام آباد ایئرپورٹ پر صفائی کے ناقص انتظامات کی وجوہات پر تحقیقات کرے گی اور صفائی کے نظام میں خامیاں اور مانیٹرنگ نظام سے متعلق بھی تحقیقات کرے گی۔ اس کے علاوہ تحقیقاتی ٹیم اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ناقص انتظامات کے ذمہ داروں کا بھی تعین کرے گی۔ تحقیقاتی ٹیم کو 48 گھنٹوں میں اسلام آباد ایئرپورٹ پر صفائی کے ناقص انتظامات سے متعلق تحقیقات مکمل کرکے رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ فوری طور پر کسانوں کے جائز مطالبات مانے جائیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹڑ پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ میں اسد عمر نے لکھا کہ کل اس امپورٹڈ حکومت نے پاکستان کے کسانوں کے ساتھ جس طرح سلوک کیا وہ انتہائی قابل مذمت ہے۔ جاری کردہ ٹوئٹ میں اسد عمر لکھتے ہیں کہ فوری طور پر کسانوں کے جائز مطالبات مانے جائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ نے نے ان کے ساتھ قابل مذمت سلوک کیا، ان کے خلاف کارروائی کی جائے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
جموں و کشمیر کے بارے میں او آئی سی کے رابطہ گروپ کے وزرائے خارجہ نے کشمیری عوام کے حق خودارادیت کے حصول اور بھارتی قبضے سے آزادی کے لیے ان کی جائز جدوجہد کی حمایت کا اعادہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نیویارک امریکہ میں اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 77واں اجلاس کے موقع پر اسلامی تعاون تنظیم کے رابطہ گروپ برائے کشمیر کا وزارتی اجلاس منعقد ہوا جس کا اعلامیہ بھی جاری کردیا گیا ہے۔ او آئی سی سیکرٹری جنرل حصین براھیم طہ نے کشمیر رابطہ گروپ وزارتی اجلاس کی صدارت کی جس دوران آزاد مستقل انسانی حقوق کمیشن کی کشمیر پر رپورٹس پیش کی گئی۔ اعلامیہ کے مطابق مسئلہ کشمیر پر اسلامی تعاون تنظیم کا دیرینہ موقف دوہرایا گیا اور مسئلہ جموں و کشمیر کو او آئی سی، اقوام متحدہ سلامتی کونسل قراردادوں کے مطابق حل کرنے مطالبہ کیا ہے۔ گروپ کی جانب سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ کشمیریوں کو اقوام متحدہ سلامتی کونسل قراردادوں کے تحت حق خودارادیت دیا جائے اور اقوام متحدہ کی چھتری تلے، جمہوری، آزادانہ، غیرجانبدارانہ استصواب رائے یقینی بنایا جائے۔
اعلامیہ کے مطابق ہندوستان کے مقبوضہ جموں و کشمیر پر 5 اگست 2019 کے غیرقانونی غاصبانہ اقدامات مسترد کرتے ہوئے مقبوضہ خطے کی جغرافیائی ہیت، آبادی کے تناسب میں تبدیلی کی سازش، سلامتی کونسل قراردادوں کے منافی قرار دیا گیا ہے۔ اس موقع پر گروپ کی جانب سے کشمیریوں کے شہری، سیاسی، معاشی، سماجی اور ثقافتی حقوق سلب کرنے ، بھارت کی متنازعہ علاقے میں غیرقانونی سرگرمیوں، غیر کشمیریوں کو جعلی ڈومیسائل اجرا، ووٹ کا حق، اراضی پر مالکانہ حقوق دینے اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں قابض فورسز کے ہاتھوں قتل عام، نسل کشی، پیلٹ گنز کے استعمال، اغوا، لاپتہ کرنے کی مذمت کی گئی ہے۔ او آئی سی گروپ کے مطابق ہندوستان 15 ہزار کشمیری بچوں، نوجوانوں کو لاپتہ کرنے میں ملوث ہے جس کی جھوٹے مقدمات، آزادی کے متوالوں سے سزا، حریت رہنما یاسین ملک کلیدی مثال ہیں۔ اس موقع پر او آئی سی رابطہ گروپ نے شہید سید علی شاہ گیلانی کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔ اجلاس کے دوران او آئی سی سیکرٹری جنرل کی ایکشن پلان کے اطلاق پر رپورٹ کا خیرمقدم کرتے ہوئے منصفانہ جدوجہد پر کشمیریوں کی حمایت کا اعلان بھی کیا ہے۔ گروپ کا کہنا تھا کہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کے لیے مسئلہ کشمیر کا منصفانہ حل ناگزیر ہے، بھارت 5 اگست 2019 واپس لے، انسانی حقوق کی پامالیاں ختم کرے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
سندھ اور بلوچستان کے سیلاب متاثرین کی مشکلات میں کمی آنے کے بجائے روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے، متاثرین وبائی امراض میں جکڑتے جا رہے ہیں اور اسپتالوں میں ڈاکٹرز کی کمی کا بھی سامنا ہے۔ بلوچستان کے ضلع نصیرآباد کے سیلاب متاثرین گیسٹرو اور ملیریا سمیت مختلف وبائی امراض کا شکار ہو رہے ہیں، ضلعی ہیڈکوارٹرز اسپتال میں روزانہ 2000 سے زائد مریض آرہے ہیں مگر کسی کو ڈاکٹر دستیاب نہیں تو کوئی دوائی کے لیے پریشان ہے جبکہ اسپتال میں ملیریا کی ویکسین بھی موجود نہیں ہے۔ دوسری جانب سندھ میں سیلاب اور بارش کے پانی کی عدم نکاسی سے بیماریوں میں شدت آ گئی ہے، دادو میں گیسٹرو، ملیریا، دیگر بیماریوں سے مزید 3 افرادانتقال کرگئے جس سے ضلع میں جاں بحق افراد کی تعداد 23 ہو گئی ہے۔ دادو کے سرکاری اور نجی اسپتالوں میں مریضوں کی تعداد 8000 کے قریب ریکارڈ کی گئی ہے، دادو کے بچا بند، سپریو بند اور مین نارا ویلی ڈرین پر لاکھوں لوگ کھلے آسمان تلے امداد کے منتظر ہیں۔ ادھر کاچھو کے سینکڑوں دیہات کا جوہی سے 42 روز بعد بھی زمینی رابطہ منقطع ہے جبکہ خیرپور ناتھن شاہ، فرید آباد اور بھان سعید آباد میں21 روز بعد بھی بجلی بحال نہیں ہو سکی ہے۔ بھان سعید آباد رنگ بند ایریا،گرڈ اسٹیشن سے پانی کی نکاسی کے لیے ہیوی مشینری پہنچ گئی جبکہ پانی کے اخراج کے لیے انڈس لنک کینال کو دوسرا کٹ بھی لگا دیا گیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
پاکستان ریلوے نے کراچی سے پشاور تک مسافر ٹرینیں یکم اکتوبر سے بحال کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ پاکستان ریلوے کے مطابق سندھ میں نوابشاہ، پڈعیدن سیکشن ٹریک کی بحالی پر24 گھنٹے کام جاری ہے۔ اس کے علاوہ کراچی سے لاہور اپ سائیڈ ٹریک پرپانی کی سطح کم ہوئی ہے اور مال گاڑیاں جزوی طور پربحال کردی گئی ہیں۔ ٹریک کی جانچ کے لیے پانی سے 2 انجنوں کو استعمال کرتیہوئے مال گاڑی کو گزارا گیا۔ تاہم لاہور کی طرف کراچی ڈان سائیڈ ٹریک بدستور پانی میں ڈوبا ہوا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
تحریک انصاف نے 16 اکتوبر کو قومی اسمبلی کے 8 حلقوں میں ہونے والے ضمنی الیکشن روکنے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی ہے۔ تحریک انصاف قومی اسمبلی کے 8 حلقوں میں 16 اکتوبر کو شیڈول ضمنی انتخابات کو روکنے کے لئے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا ہے۔ انتخابات روکنے کے لئے درخواست تحریک انصاف کی جانب سے فیصل چوہدری ایڈووکیٹ نے دائر کی۔ درخواست میں مقف پیش کیا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کا مرضی کے حلقوں میں الیکشن کرانا آئین و جمہوریت کے منافی ہے۔ درخواست میں مقف اختیار کیا گیا ہے کہ اگر الیکشن شیڈول معطل نہ کیا گیا تو تحریک انصاف کی اپیل اثرانداز ہوگی، 123 استعفوں کی منظوری سے متعلق اپیل پر فیصلے تک شیڈول معطل کیا جائے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
ہالی ووڈ اداکارہ انجلینا جولی نے کہا ہے کہ پاکستان میں سیلاب سے ہونے والی تباہی کا دنیا کو اندازہ نہیں ہے، میں نے پہلے ایسا کبھی نہیں دیکھا، اس مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ کھڑی ہوں ۔ ہالی ووڈ اداکارہ اور انسان دوست انجلینا جولی، جو سیلاب متاثرین سے اظہار یکجہتی اور مدد کے لیے پاکستان کے دورے پر ہیں، نے نیشنل فلڈ ریسپانس کوآرڈینیشن سینٹر کا دورہ کیا۔ ڈپٹی چیئرمین این ایف آر سی سی احسن اقبال نے جولی کا خیرمقدم کیا اور پاکستان کی تاریخ کے سب سے تباہ کن سیلاب کے دوران پاکستان آنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ انجلینا جولی کو سیلاب کے ردعمل اور اٹھائے گئے اقدامات کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انجلینا جولی نے کہا کہ وہ گزشتہ روز صوبہ سندھ کے شہر دادو کے دورے کے دوران لوگوں کے دکھ دیکھ کر بہت متاثر ہوئی ہیں جہاں انہوں نے سیلاب زدگان سے ملاقات کی۔ انجلینا جولی نے کہا کہ وہ سیلاب سے متاثرہ لوگوں کے ساتھ ہیں اور دنیا کو یہ بتانے کے لیے اپنی کوششیں کریں گی کہ ان موسمیاتی تبدیلیوں نے کتنی تباہی کی ہے اور انہیں زندگی بچانے کے لیے کس مدد کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں نے پہلے ایسا کبھی نہیں دیکھا، اس مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ کھڑی ہوں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ میرا بین الاقوامی برادری سے مطالبہ ہے کہ وہ پاکستان کی مزید مدد کریں، میں نے اپنی ٹیم کے ہمراہ دیکھا ہے کہ کس طرح پاک فوج نے سیلاب سے متاثرہ افراد کی زندگیاں بچانے کے لئے کوششیں کی ہیں۔ ہالی ووڈ اداکارہ نے کہا کہ میں نے ان لوگوں کو بھی دیکھا ہے جن کی زندگیاں بچ گئی ہیں اور ان سے ملاقات بھی کی ہے لیکن اگر ان کو مزید امداد نہیں ملی تو ہوسکتا ہے کہ وہ آئندہ 2 ہفتوں میں زندہ نہ رہ پائیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ سیلاب سے متاثرہ افراد اگر ابھی بچ بھی جاتے ہیں تو یہ لوگ موسم سرما میں کس طرح گزارا کریں گے، میرے لئے یہ سوچنا بھی ممکن نہیں ہے۔ انجلینا جولی نے کہا کہ میں بحیثیت پاکستان کی دوست یہاں موجود ہوں، اور مجھے یہاں سے جو پیار ملا ہے وہ کسی اور صورت میں لوٹانے کی کوشش جاری رکھوں گی ۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ عمران خان اس وقت سیاست چمکا رہے ہیں جب ایک تہائی پاکستان سیلاب میں ڈوبا ہوا ہے۔ نیویارک میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ جنرل کی تعیناتی ایک انتظامی مسئلہ ہے جس کا اختیار وزیر اعظم کے پاس ہے مگر عمران خان کی سیاست اسی ایک سوال کے گرد گھومتی ہے، وہ سیلابی صورتحال کے باوجود سیاست چمکارہے ہیں، پیپلزپارٹی کی حکومت سندھ کے سیلاب زدہ علاقوں میں بھرپور کام کررہی ہے۔ بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ سیلابی صورتحال کے باعث فرانس سمیت مختلف ممالک نے بھرپور تعاون کا یقن دلایا ہے، سیلاب کے بعد آئی ایم ایف کو نئی شرائط پر بات کرنی چاہئے، سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ نے پاکستان میں سیلاب کا خصوصی ذکر کیا جس پر ان کے شکر گزار ہیں، اس بات پر بھی شکریہ ادا کرتے ہیں کہ وہ ہماری دعوت پر پاکستان تشریف لائے۔ دوسری جانب فرانسیسی ٹی وی کو انٹرویو کے دوران وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا کہ سیلاب سے پاکستان میں وسیع پیمانے پر تباہی ہوئی، عالمی برادری کو پاکستان کی مدد کیلئے آگے آنا ہوگا۔ پاکستان میں سیلاب سے 1500سے زائد اموات ہوئیں، سیلاب کی وجہ سے صحت اور خوراک کے مسائل پیدا ہوگئے، پاکستان کو موجودہ صورتحال سے نمٹنے کیلئے30ارب ڈالر درکار ہیں۔ ایک سوال پر بلاول بھٹو نے کہا کہ بھارت کے ساتھ اس وقت کوئی بھی رابطہ نہیں، بھارت کشمیریوں کی اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کی کوشش کررہا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اسلام آباد 27 کلومیٹر کی بڑی جیل بن گیا ہے۔ یہ مصنوعی اقتدار کو بچانے کے لیے اپنے عوام پر ڈرون سے آنسو گیس کے گولے ماریں گے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں شیخ رشید احمد نے کہا کہ 72 میں سے 22 وزرا بے محکمہ ہیں۔ اس پرہائیکورٹ میں رِٹ دائرکردی ہے۔غریب کوآٹانہیں مل رہایہ امریکا کے 7 اسٹارہوٹلوں میں سیر سپاٹے کررہے ہیں۔ تحریک انصاف کے ممکنہ لانگ مارچ کے پیش نظر اسلام آباد میں سکیورٹی سخت کیے جانے پر تنقید کرتے ہوئے سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت 27 کلومیٹر کی بڑی جیل بن گیا ہے۔ مصنوعی اقتدار کو بچانے کے لیے اپنے عوام پر ڈرون سے آنسو گیس کے گولے ماریں گے۔ سابق وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ دنیا باتیں کررہی ہے،امدادنہیں دے رہی۔بندگلی میں جانا ہے یا الیکشن کراناہے،فیصلہ جلدہوجائیگا۔ مزید 2کروڑ لوگ خط غربت کی لکیر سے نیچے جا چکے ہیں۔پیٹرول پر 2 ارب روزانہ غریب کی جیب سے خزانے میں جارہاہے۔ پہلیخزانے پرڈاکا مارتیتھیاب غریب کی جیب پر ڈاکا ماررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کی الٹی گنتی شروع ہوگئی ہے۔ فرانس سے بغل گیر ہونا اور اسرائیل میں وفد بھیجنا سوالیہ نشان ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
وزیراعلی پنجاب چودھری پرویزالہی سے ایم پی اے سعید احمد سیدی، سابق ایم این چودھری اشفاق اور چیف ایگزیکٹو آفیسر چن ون کاشف اشفاق نے ملاقات کی، ترقیاتی منصوبوں اورعمومی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایوان وزیر اعلی میں ہونے والی ملاقات میں وزیر اعلی چوہدری پرویز الہی کا کہنا تھا کہ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لئے جامع ایکشن پلان بنایا ہے، سیکرٹریز کی کارکردگی کو ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل سے لنک کیا ہے،منصوبوں کو مقرر کردہ مدت میں مکمل کرنے کے لئے مانیٹرنگ کا موثر نظام وضع کیا ہے۔ چودھری پرویزالہی نے کہا کہ وزیراعلی آفس سے ڈویلپمنٹ پراجیکٹس پر ہونے والی پیشرفت کی نگرانی کی جائے گی، ڈویلپمنٹ پراجیکٹس پر پیش رفت کا خود باقاعدگی سے جائزہ لوں گا۔ وزیراعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت اور معیار یقینی بنانے کے لئے ہر سطح پر مانیٹرنگ کی جائے گی، ٹوبہ ٹیک سنگھ سمیت صوبہ بھر کے کاشتکاروں کے آبپاشی سے متعلق مسائل حل کئے جائیں گے۔ اس موقع پر سابق پرنسپل سیکرٹری وزیر اعلی جی ایم سکندر بھی موجود تھے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
ملک بھر میں کورونا وائرس کی چھٹی لہر کے وار جاری ، چوبیس گھنٹے کے دوران موذی مرض سے مزید 2 مریض دم توڑ گئے۔ قومی ادارہ صحت(این آئی ایچ) کے مطابق چوبیس گھنٹے کے دوران 13 ہزار 945 ٹیسٹ کئے گئے جس میں 121 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔این آئی اے رپورٹ میں کہا گیا کہ ملک بھر میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 0.87 فیصد ریکارڈ کی گئی جبکہ مزید دو مریض جاں بحق ہوگیا ہے، 72 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
وزیراعظم شہباز شریف سے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے صدر سابا کوروسی نے ملاقات کی، پاکستان کے ساتھ بھر پور تعاون کے عزم کا اعادہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے لیے موجود وزیر اعظم شہباز شریف سے سائڈ لائن پر اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے صدر سابا کوروسی نے ملاقات کی۔ صدر جنرل اسمبلی نے پاکستان کے ساتھ ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا، انہوں نے پاکستان کے ساتھ بھرپور تعاون کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں جامع اصلاحات ہونی چاہئیں، بین الحکومتی مذاکرات تمام ملکوں کی توقعات کے مطابق تعمیری اورشفاف ہونے چاہئیں۔ شہباز شریف نے بتایا کہ پاکستان کو سیلاب کی شکل میں اپنی سب سے بڑی قدرتی آفت کا سامنا ہے، یہ تباہی پاکستان کی وجہ سے نہیں، اس پر دنیا کی حمایت کے مستحق ہیں۔ صدر یواین جنرل اسمبلی نے اس موقع پر کہا کہ اس مشکل وقت میں دنیا کو پاکستان کی بھرپور مدد کرنا ہوگی، وزیراعظم شہباز شریف نے صدر جنرل اسمبلی کو مسئلہ کشمیر، افغانستان اور اسلاموفوبیا سے آگاہ کیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستانی اپنے وسائل سے سیلاب کا نقصان پورا نہیں کر سکتے، سیلابی صورتحال پر دنیا کو پاکستان کی مدد کیلئے آگیآنا ہو گا، مشکل گھڑی میں امداد کی ضرورت ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے نیویارک میں سیلاب زدگان کی بحالی کے حوالے سے آن لائن اجلاس کی صدارت کی انہوں نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اکیلے سیلاب کی صورتحال سے نمٹنے سے قاصر ہے، پوری دنیا کو ساتھ کھڑا ہوناہوگا۔ انہوں نے کہا ہے کہ آج ان کی ورلڈ بینک کے صدر سے ملاقات ہوئی ہے، انہیں سیلاب کی تباہ کاری سے ہونے والے نقصانات سے آگاہ کیا اور انہوں نے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔
وزیراعظم نے بتایا ہے کہ صدر ورلڈ بینک کو کہا کہ پاکستان آئی ایم ایف کے پروگرام پر بھرپور عملدرآمد کرے گا، انہیں بتایا کہ اکیلے سیلاب کی صورتحال سے نمٹنے سے قاصر ہیں، پوری دنیا کو پاکستان کے ساتھ کھڑا ہوناہوگا۔ شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت عوام کو پیناڈول اور پیرا سیٹامول مناسب قیمت پر پہنچانے کے لئے تیار کنندگان کو اعانت فراہم کرے گی۔ وزیراعظم نے کہا کہ سیلاب زدہ علاقوں میں اسہال میں مبتلا خوراک سے محروم لاکھوں بچوں کو خوراک فراہم کرنے کے لئے عالمی بینک کے صدر اور آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر سے مفید ملاقاتیں ہوئی ہیں، انہوں نے عالمی برادری، بین الاقوامی تنظیموں، عالمی بینک، آئی ایم ایف اوردوسرے دوست ممالک پر زور دیا کہ وہ پاکستان اور سیلاب متاثرین کو زیادہ سے زیادہ امداد فراہم کرنے کے لئے تعاون کریں۔ وزیراعظم نے متاثرہ علاقوں میں خوراک، خیموں اورادویات کی تقسیم کا جائزہ لیا، انہوں نے متعلقہ حکام کو سیلاب زدہ علاقوں میں ہنگامی بنیادوں پر اشیائے خوردونوش خصوصا شیرخواربچوں کے لئے ضروری خوراک کی تقسیم کے لئے تمام وسائل بروئے کارلانے کی ہدایت کی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
عراق میں نیشنل انٹیلی جنس آرگنائزیشن کے آپریشن میں 6دہشتگردوں کو ہلاک کردیا گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق شمالی عراق میں نیشنل انٹیلی جنس آرگنائزیشن (ایم آئی ٹی )کی کارروائیوں سے علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم) پی کے کے /کے سی کے ( کے 6 دہشت گردوں کو غیر فعال کر دیا گیا۔سیکورٹی ذرائع سے موصول ہونے والی معلومات کے مطابق، شمالی عراق میں دہشتگردوں کے ارکان کے خلاف ایم آئی ٹی کی طرف سے دو الگ الگ آپریشن کیے گئے۔آپریشنز کے دوران 6 دہشت گردوں میں سے 4 کو گارہ اور 2 میٹینا میں غیر فعال کر دیا گیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
غیرسرکاری تنظیم سیودا چلڈرن نے خبردارکیا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی،تنازعات اور پانی کی قلت کی وجہ سے شام کے شمال اور مشرقی علاقوں میں ہزاروں بچوں کو ہیضے کا خطرہ لاحق ہوگیا ہے، آلودہ پانی سے پیدا ہونے والی اس بیماری سے 24 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق شام کی وزارت صحت اور شمال اور مشرقی شام کی خود مختارانتظامیہ کی صحت کمیٹی کے فراہم کردہ اعدادوشمار میں 19 ستمبر تک ہیضے سے 24 افراد کی اموات کی تصدیق کی گئی ہے اور بتایا گیا ہے کہ ملک بھر میں اس بیماری کے کئی ہزار مشتبہ کیس رپورٹ ہوچکے ہیں۔سیودا چلڈرن کے شام میں قائم مقام کنٹری ڈائریکٹر بیٹ روہر نے ایک بیان میں کہا کہ اگر ہم نے ابھی کارروائی نہیں کی تو ہمیں ایک بڑی وبا کا سامنا ہوسکتا ہے۔ایک ایسی وبا جو پہلے ہی شام بھر میں بچوں کی حفاظت کی ضروریات کو بڑھا رہی ہے، ان کی مشکلات میں اضافہ کررہی ہے۔
اس امدادی ادارے کا کہنا ہے کہ اس بیماری کی موجودہ وبا،جو اسہال، قے، پیاس اور بدترین صورتوں میں موت کا سبب بنتی ہے، کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ یہ ان آبادیوں میں پھیل رہی ہے، جودریائے فرات کا آلودہ پانی استعمال کرتی ہیں اور اسی سے سیراب ہونے والی غذاں کا استعمال کرتی ہیں۔دریائے فرات میں اس وقت پانی کا بہا تاریخی طور پر کم ترین سطح پر ہے اور اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ شام کو گذشتہ دہائیوں کے مقابلے میں اس وقت بدترین خشک سالی کا سامنا ہے۔اقوام متحدہ نے گذشتہ ہفتے ہی شام میں ہیضے کی وبا کی سنگینی کے بارے میں خبردار کیا تھا اورکہا تھا کہ جنگ سے پانی کے بنیادی ڈھانچے کی وسیع پیمانے پر تباہی کا مطلب ہے کہ ملک کی زیادہ ترآبادی غیرمحفوظ آبی ذرائع پر انحصار کرتی ہے۔شام میں حالیہ برسوں میں ہیضے کی یہ پہلی تصدیق شدہ وبا ہے۔عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے مشرقی بحیرہ روم کے خطے کے علاقائی ایمرجنسی ڈائریکٹر رچرڈ برینن نے رائٹرز کو بتایا کہ اس وبا کا جغرافیائی پھیلا تشویش کا باعث ہے۔اس لیے ہمیں تیزی سے آگے بڑھنا ہوگا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے روس اور یوکرین کے مابین قیدیوں کے تبادلے کے لیے پانچ ممالک کے دس قیدیوں کو کامیاب ثالثی کے ذریعے رہا کرایا ہے۔ سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق دفتر خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان روس، یوکرین بحران کے حوالے سے انسانیت نواز اقدمات کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ وہ مراکش، امریکہ، برطانیہ، سویڈن اور کروشیا کے دس شہریوں کو رہا کرانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔بیان میں کہا گیا کہ سعودی عرب کے متعلقہ اداروں نے قیدیوں کو روس سے اپنی تحویل میں لے کر مملکت منتقل کیا اوران کی محفوظ وطن واپسی میں سہولت فراہم کی ہے۔ سعودی دفتر خارجہ نے روس اور یوکرین کی حکومتوں کا سعودی حکومت کی طرف سے شکریہ ادا کیا۔دوسری جانب برطانوی وزیراعظم لز ٹرس نے قیدیوں کے تبادلے کے سلسلے میں سعودی عرب کے کردار کی تعریف اور قیدیوں کی رہائی کو یقینی بنانے کے لیے بہترین کوششوں پر یوکرین کے صدر ولادیمر زیلنسکی کا شکریہ ادا کیا ہے۔
دفتر خارجہ نے قیدیوں کی رہائی کے حوالے سے ولی عہد کی کوششوں کا ساتھ دینے اور اس حوالے سے تعاون کرنے پر روس اور یوکرین کے لیے قدرو منزلت کا اظہار کیا ہے۔ علاوہ ازیں برطانوی وزیر اعظم نے مشرقی یوکرین میں پانچ برطانوی قیدیوں کی رہائی اور ریاض منتقلی کا خیر مقدم کیا ہے۔لز ٹرس، جو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے نیو یارک میں ہیں، ٹویٹ کی کہانتہائی خوش آئند خبر کہ یوکرین میں روس کے حمایت یافتہ پراکسیوں کے زیر حراست برطانیہ کے پانچ شہریوں کو بحفاظت واپس لایا جا رہا ہے جس سے ان کے اور ان کے خاندانوں کے لیے مہینوں کی غیر یقینی صورتحال اور مصائب کا خاتمہ ہورہا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے اقوام متحدہ کے خصوصی ٹربیونل سے مطالبہ کیا ہے کہ روس کو یوکرین پر حملے کے لیے سزا دی جائے جس میں مالی جرمانے اور ماسکو سے سلامتی کونسل میں اس کے ویٹو پاور کو ختم کرنا بھی شامل ہے۔برطانوی میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ کی قیادت کو مخاطب کرنے والا صدر زیلنسکی کا یہ ریکارڈڈ خطاب روسی صدر کے اس بیان کے بعد سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے یوکرین میں فوج کو مزید متحرک کرنے اورجوہری ہتھیاروں کے استعمال کی دھمکی دی تھی۔خیال رہے ماسکو کی جانب سے منصوبہ بندی کی جا رہی ہے کہ اس فوج میں تین لاکھ کے قریب مزید اہلکار بھرتی کیے جائیں۔صدر زیلنسکی نے اقوام متحدہ کی قیادت سے کہا کہ یوکرین کے خلاف جرائم کا ارتکاب کیا گیا اور ہم فوری طور پر (روس کے لیے) سزا چاہتے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہماری ریاست کے خلاف جارحانہ انداز اپنانے پر روس کے خلاف اقوام متحدہ ایک خصوصی ٹربیونل بنائے جو روس کو نقصانات کی تلافی کا پابند کرے جبکہ سلامتی کونسل کے ممبر کے طور پر اس کا ویٹو کا اختیار بھی ختم کرے۔
بدھ کو روسی صدر پوتن نے احکامات جاری کیے تھے کہ مزید تین لاکھ فوجیوں کو جنگ میں شامل کیا جائے۔ان کا کہنا تھا کہاگر مغرب نے تنازع پر اپنی جوہری بلیک میلنگ دکھائی تو ماسکو اپنے تمام وسیع ہتھیاروں کی طاقت سے جواب دے گا۔ ہمارے ملک کی علاقائی سالمیت کو خطرہ لاحق ہوا تو ہم اپنے لوگوں کی حفاظت کے لیے تمام دستیاب ذرائع استعمال کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ روس کے پاس جواب دینے کے لیے بہت سے ہتھیار موجود ہیں۔اسی طرح روسی صدر نے یوکرین کے ماسکو کے زیرِ قبضہ علاقوں میں اچانک ریفرنڈم کرانے کا بھی اعلان کیا۔اس سے ایک روز قبل منگل کو یوکرین کے ماسکو کے زیر قبضہ علاقوں میں علیحدگی پسند حکام نے روس کے ساتھ الحاق پر فوری ووٹنگ کا اعلان کیا تھا۔واشنگٹن، برلن اور پیرس نے اس کی مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ بین الاقوامی برادری کبھی بھی نتائج کو تسلیم نہیں کرے گی۔روس کے وزیر دفاع سرگئی شائیگو کا کہنا ہے کہ نئے فوجی کا کام فرنٹ لائن کو مضبوط بنانا ہو گا جو ایک ہزار کلومیٹر سے زیادہ طویل ہے۔دوسری جانب مغربی فوجی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ نئے فوجیوں کے لیے تربیت کی ضرورت ہو گی جس میں مہینوں کا وقت لگے گا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
روس کے صدر ولادیمیر پوٹن کی جانب سے یوکرین میں جنگ کے دوران ریزور فوجیوں کو متحرک ہونے کے اعلان کے بعد چین نے "بات چیت کے ذریعے جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بِن نے پریس بریفنگ میں کہا ہم متعلقہ فریقوں سے بات چیت اور مشاورت کے ذریعے جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہیں اور ایسا حل تلاش کرنے پر زور دیے ہیں جو تمام فریقوں کی سلامتی کے جائز خدشات کو جلد از جلد ختم کرے۔ترجمان نے کہا کہ ہم ہمیشہ اس بات پر قائم رہتے ہیں کہ تمام ممالک کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا احترام کیا جانا چاہیے، اقوام متحدہ کے چارٹر کے مقاصد اور اصولوں کی پاسداری کی جانی چاہیے تمام ممالک کے جائز سیکورٹی خدشات کو سنجیدگی سے لیا جانا چاہیے اور بحرانوں کے پرامن حل کے لیے سازگار کوششوں کی حمایت کی جانی چاہیے۔روسی صدر ولادی میر پوتن نے یوکرین میں افواج کی تعداد میں اضافے کے لیے بدھ سے فوج کو جزوی طور پر تیار رہنے کے حکم نامے پر دستخط کرنے کا اعلان کیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق صدر پوتن نے یہ اعلان بدھ ہی کے دن ٹی وی پر نشر کردہ خطاب میں کیا، انہوں نے کہا کہ تیاری کا یہ حکم فوج کی ریزرو اور دیگر یونٹوں میں شامل شہریوں کے لیے ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ یوکرین میں فوجی کارروائی کا مقصد یوکرین کے مشرقی علاقے دونباس کو آزاد کرانا ہے۔واضح رہے کہ روس کی یوکرین کے خلاف اس سال چوبیس فروری کے روز فوجی مداخلت کے ساتھ شروع کردہ جنگ کے ساتویں مہینے میں داخل ہوجانے کے بعد صدر ولادیمیر پوٹن نے ماسکو میں یہ اعلان کیا تھا کہ روس اپنی مسلح افواج کی مجموعی تعداد بڑھا دے گا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
تہران(شِنہوا) ایران کے صدر ابراہیم رئیسی نے کہا ہے کہ تہران سعودی عرب کے ساتھ تعلقات میں بہتری کا خیرمقدم کرتا ہے۔
ایرانی ایوان صدر کی ویب سائٹ کے مطابق ابراہیم رئیسی نے بدھ کے روز بیان میں یہ بھی کہا کہ عراق میں دونوں ملکوں کے حکام کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں طے پانے والے معاہدوں کی بنیاد پر مصالحتی عمل کو آگے بڑھایا جانا چاہیے۔
ایرانی صدر مملکت نےان خیالات کا اظہار نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے77 ویں اجلاس کے موقع پر عراقی وزیر اعظم مصطفیٰ الکاظمی سے ملاقات کے دوران کیا ، ملاقات کے دوران دونوں فریقین نے دوطرفہ تعلقات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
ابراہیم رئیسی نے عراق کی خیر سگالی اور ایران ، سعودی عرب سمیت خطے کے ممالک کے درمیان تعلقات کو بہتر بنانے کی کوششوں کو سراہتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ تہران اپنے علاقائی تعلقات میں ہمیشہ مسلم دنیا کے مفادات کو مدنظر رکھتا ہے۔
عراقی وزیراعظم نے ایرانی حکومت کی خیر سگالی اور اپنے ملک کے ساتھ تعاون کو وسعت دینے کی کوششوں کی تعریف کی۔
عراق نے اب تک دونوں فریقوں کے درمیان ہم آہنگی پیدا کرنے کیلئے سعودی عرب ، ایران مذاکرات کے کئی ادوار میں ثالث کا کردار ادا کیا ہے۔
ژینگ ژو(شِنہوا)چین میں 2022ء کی پہلی ششماہی کے دوران سیٹلائٹ نیویگیشن و پوزیشننگ سروسز کی ایپلی کیشنز میں مسلسل اضافہ دیکھا گیا ہے جس سے بے ڈو نیوی گیشن سیٹلائٹ سسٹم(بی ڈی ایس) کو سپورٹ کرنیوالے سمارٹ فونز کی ترسیل 13 کروڑ تک پہنچ گئی ہے۔
بدھ کے روز شروع ہونیوالی بی ڈی ایس ایپلی کیشنز کانفرنس کے مطابق گلوبل نیویگیشن سیٹلائٹ سسٹم (جی این ایس ایس) اینڈ لوکیشن بیسڈ سروسز(ایل بی ایس ) ایسوسی ایشن آف چائنہ کے صدر یوشیان چھینگ نے کہا کہ رواں سال کی پہلی ششماہی میں چین کی سیٹلائٹ نیویگیشن اور پوزیشننگ سروس انڈسٹری میں کاروباری اداروں کی مجموعی آمدن اور منافع میں مسلسل اضافہ ہوا ہے۔
چائنہ جی این ایس ایس اینڈ ایل بی ایس کی 11 ویں سالانہ کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ مختلف سطحوں پر اپ اسٹریم بیسک ڈیوائسز، مڈ اسٹریم ٹرمینلزو سسٹم انٹیگریشن اور ڈاؤن اسٹریم آپریشن سروسز کی پیداواری قدر میں بھی اضافہ ہواہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق 2022ء کی پہلی ششماہی کے دوران بی ڈی ایس کی بڑے پیمانے پر استعمال ہونیوالی ایپلی کیشن ڈیوائسز کی تعداد تقریباً 14 کروڑ تک پہنچ گئی ہے جن میں بی ڈی ایس کو سپورٹ کرنیوالے 13 کروڑ سے زائد سمارٹ فونز بھی شامل ہیں۔
وین تیانے(شِنہوا) لاؤس اور چین کی کمپنیوں نے چین کو برآمد کے لیے مویشیوں کی پیداوار کا مشترکہ منصوبہ شروع کرنے پراتفاق کیا ہے۔
لاؤس کی انٹیگریٹڈ ایگریکلچرل جوائنٹ وینچر کمپنی ، چین کی تیانجن رنگپھو بائیوٹیک کمپنی اور چین -آسیان انوویٹیو اکیڈمی فار میجر اینیمل ڈیزیز کنٹرول نے بدھ کو لاؤس کے دارالحکومت وین تیانے میں اس حوالے سے مفاہمت کی یادداشت (ایم اویو) پردستخط کیے۔
ایم او یو کے مطابق، تینوں ادارے مویشیوں کی پیداوار کا مشترکہ منصوبہ شروع کرتے ہوئے مویشیوں کی بڑے پیمانے پر صحت مند افزائش کے لیے تکنیکی معیارات وضع کریں گے اور جانوروں کی اہم بیماریوں سے بچاؤ اور کنٹرول کے ساتھ ساتھ حفظان صحت کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے پروٹوکول مرتب کریں گے تاکہ چین کومویشیوں کی برآمد کے لیے قرنطینہ معیارات اورصنعتی تربیتی پروگراموں پر عملدرآمد کیا جاسکے۔
اس منصوبے سے جنوب مشرقی ایشیا کے اس ملک میں غربت کے خاتمے اور مویشیوں کی صنعت کو اپ گریڈ کرنے کے مقامی اہداف حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔
وین تیانے(شِنہوا) لاؤس اور چین کی کمپنیوں نے چین کو برآمد کے لیے مویشیوں کی پیداوار کا مشترکہ منصوبہ شروع کرنے پراتفاق کیا ہے۔
لاؤس کی انٹیگریٹڈ ایگریکلچرل جوائنٹ وینچر کمپنی ، چین کی تیانجن رنگپھو بائیوٹیک کمپنی اور چین -آسیان انوویٹیو اکیڈمی فار میجر اینیمل ڈیزیز کنٹرول نے بدھ کو لاؤس کے دارالحکومت وین تیانے میں اس حوالے سے مفاہمت کی یادداشت (ایم اویو) پردستخط کیے۔
ایم او یو کے مطابق، تینوں ادارے مویشیوں کی پیداوار کا مشترکہ منصوبہ شروع کرتے ہوئے مویشیوں کی بڑے پیمانے پر صحت مند افزائش کے لیے تکنیکی معیارات وضع کریں گے اور جانوروں کی اہم بیماریوں سے بچاؤ اور کنٹرول کے ساتھ ساتھ حفظان صحت کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے پروٹوکول مرتب کریں گے تاکہ چین کومویشیوں کی برآمد کے لیے قرنطینہ معیارات اورصنعتی تربیتی پروگراموں پر عملدرآمد کیا جاسکے۔
اس منصوبے سے جنوب مشرقی ایشیا کے اس ملک میں غربت کے خاتمے اور مویشیوں کی صنعت کو اپ گریڈ کرنے کے مقامی اہداف حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔
رم اللہ(شِنہوا)فلسطین نے اسرائیل کی جانب سے جمع کردہ فلسطینی اتھارٹی کے ٹیکس محصولات میں سے 29 لاکھ امریکی ڈالر کی کٹوتی کرنے کے اسرائیلی فیصلے کی مذمت کی ہے ۔
اسرائیلی وزیر دفاع بینی گانٹز نے پیر کے روز فلسطینی ٹیکس محصولات کے واجبات سے 29 لاکھ امریکی ڈالر کی کٹوتی کے حکم نامے پر دستخط کیے تھے۔ اسرائیلی میڈیا کی خبروں کے مطابق یہ رقم فلسطینی اتھارٹی نے اسرائیلی جیلوں میں موجود فلسطینی قیدیوں کو منتقل کی ہے۔
فلسطینی قیدیوں اور سابق قیدیوں کے امور کی اتھارٹی کے سربراہ قادری ابوبکر نے شِنہوا کو بھیجے گئے ایک بیان میں کہا کہ وہ اسرائیلی فیصلے کی مذمت کرتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیلی فیصلہ فلسطینی قیدیوں اور ان کے اہل خانہ کو محدود کرنےاور دہشتگردی سے لڑنے کے بہانے فلسطینی اتھارٹی کو مجبور کرنے کی اسرائیلی پالیسی کے تحت کیا گیا ہے۔
قادری ابوبکر نے کہا کہ یہ فیصلہ بین الاقوامی قواعد و ضوابط اور معاہدوں کی خلاف ورزی ہے۔
اسرائیل اور فلسطین لبریشن آرگنائزیشن کے مابین 1993ء میں طے پانے والے اوسلو امن معاہدوں کے مطابق اسرائیل فلسطینی اتھارٹی کی جانب سے ٹیکس جمع کرتا ہے اور ماہانہ بنیادوں پر رقم فلسطینی اتھارٹی کو منتقل کرتا ہے۔ اسرائیل کی جانب سے فلسطینی اتھارٹی پر دباؤ ڈالنے کیلئے اکثر رقوم کی منتقلی کو روک لیا جاتا ہے۔
اقوام متحدہ(شِنہوا) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہاہے کہ چینی صدر شی جن پھنگ کی طرف سے تجویز کردہ گلوبل ڈویلپمنٹ انیشیٹو(جی ڈی آئی) پائیدار ترقی کے اہداف (ایس ڈی جیز)کے حصول میں معاون ہے۔ جی ڈی آئی کے گروپ آف فرینڈز کے وزارتی اجلاس سے ویڈیوخطاب کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے سربراہ نے کہا کہ مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے اور زیادہ پائیدار اور جامع مستقبل کی طرف منتقلی کو تیز کرنے کے لیے جامع گلوبل ڈویلپمنٹ انیشیٹو ایک قابل قدر شراکت ہے۔
گوتریس نے کہا کہ چینی رہنما نے پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کی جانب عالمی کوششوں کی بحالی میں مدد کے لیے جی ڈی آئی کی تجویز پیش کی،تب سے، یہ گروپ آف فرینڈز بڑھ کر 60 رکن ممالک تک پہنچ گیا ہے انہوں نے کہا کہ آگے بڑھ کر آج اور آنے والی نسلوں اور اس سیارہ زمین جس پر ہم سب کا انحصار ہے، کی فلاح و بہبود کے لیے ایس ڈی جیز کو دوبارہ ٹریک پر لانے کے لیے مل کر کام کریں۔
اقوام متحدہ کے سربراہ نے کہا کہ دنیا کو آپ کے تعاون اور مدد کی ضرورت ہے۔ ہمیں کوویڈ-19 سے لے کر سپلائی چین میں مسلسل رکاوٹوں اور زندگی کی گزر بسر کی لاگت میں تباہ کن اضافے سے لے کرموسمیاتی ایمرجنسی تک ،غریبوں اور بھوک کا شکار افراد کی بڑھتی ہوئی تعداد سے لے کر لاکھوں طلباء کے لیے اسکول کی تعلیم میں آںے والی رکاوٹوں ، بگڑتی ہوئی عدم مساوات سے لے کر بڑھتی ہوئی سماجی بدامنی تک کے بحرانوں کا سامنا ہے۔سیکرٹری جنرل نے کہا کہ پائیدار ترقی کے اہداف چیزوں کو درست کرنے کے لیے ہمارا ایک خاکہ ہیں۔ ان کے حصول کے لیے، ہمیں یکجہتی اور ایک نئی کثیرالجہتی کی ضرورت ہے۔ ترقی پذیر ممالک کو پائیدار بحالی کے منصوبوں پر عملدرآمد کے لیے وسیع مالیاتی مدد اور مالی وسائل کی ضرورت ہے۔
چینی صدر شی جن پھنگ نے گزشتہ سال ستمبر میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 76ویں اجلاس سے ویڈیو خطاب کے ذریعے جی ڈی آئی کی تجویز پیش کی تھی، جس کا مقصد کوویڈ-19 کی وبا کے شدید معاشی نقصانات کے تناظر میں عالمی ترقی کو متوازن، مربوط اور جامع ترقی کی نئی منزل سے ہمکنار کرنا ہے۔
ہانگ کانگ(شِنہوا) گوانگ ڈونگ-ہانگ کانگ-مکاؤ گریٹر بے ایریا(جی بی اے) میں فینکس ٹی وی اور دیگر اداروں کے زیراہتمام آن لائن اور آف لائن مالیاتی فورم بدھ کو ہانگ کانگ میں شروع ہوگیا ہے،جس میں سرکاری حکام، صنعتی رہنمااور اسکالرزشریک ہیں۔ہانگ کانگ سائنس پارک میں ہونے والے آف لائن فورم میں شرکت کرتے ہوئے ہانگ کانگ کے خصوصی انتظامی علاقے (ایچ کے ایس اے آر) کے چیف ایگزیکٹو جان لی نے کہا کہ ہانگ کانگ ایک انتہائی کھلے اور بین الاقوامی شہر کے طور پر یقینی طور پرجی بی اے کی ترقی میں اہم کردار ادا کرنے کا اہل ہے۔ ایچ کے ایس اے آر حکومت علاقے کی مزید ترقی کو فروغ دینے کے لیے مین لینڈ کے ساتھ مالی تعاون کو مضبوط بنائے گی۔
چین کےجنوبی شہر شین ژین کے میئرچھن وی ژونگ نے اپنے ویڈیو خطاب میں کہا کہ ہانگ کانگ اور شین ژین مالیاتی کھلے پن اور مواقع کو فروغ دینے کے مشن میں شریک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شین ژین ہانگ کانگ کے ساتھ مل کر جی بی اے میں ایک بین الاقوامی مالیاتی مرکز کی تشکیل کے لیے کام اورعلاقے کی مجموعی طاقت اور عالمی مسابقت کو بڑھانے کے لیے زیادہ سے زیادہ تعاون کرے گا۔
"تبدیلیوں کے درمیان نئے امکانات" کے موضوع پر دو روزہ فورم میں عالمی اقتصادی چیلنجز، گرین فنانس، تکنیکی جدت کے لیے مالی معاونت کے ساتھ ساتھ ہانگ کانگ کی کیپٹل مارکیٹ کی اپ گریڈیشن سمیت دیگرموضوعات شامل ہیں۔
کابل(شِنہوا)افغانستان کی نگران حکومت نے ملک میں سابق امریکی فوجی اڈے بگرام ایئر فیلڈ کو فعال بنانے کیلئےاس کی تزئین و آرائش اور مرمت کا کام شروع کر دیا ہے۔
وزارت دفاع نے بدھ کے روز ایک بیان میں کہا کہ وزارت دفاع کے حکام کی ہدایات کے مطابق وزارت کی انجینئرنگ ٹیم نے بگرام ہوائی اڈے کو فعال بنانے کیلئے آج سے اس اڈے کی تعمیر نو، تزئین و آرائش اور مرمت کا کام شروع کر دیا ہے۔
دارالحکومت کابل سے 50 کلومیٹر شمال میں واقع یہ ہوائی اڈا امریکی زیرقیادت افواج کی افغانستان میں 20 سالہ موجودگی کے دوران اگست 2021ء کے اختتام تک ایک اہم فوجی اڈے کے طور پر امریکی زیرقیادت افواج کے زیراستعمال رہا۔
وزارت دفاع کے مطابق امریکی فوجیوں نے گزشتہ سال 30 اگست کو جنگ زدہ ملک کو خالی کرنے سے قبل ہوائی اڈے پر موجود تمام تنصیبات کو تباہ کر دیا تھا۔
وزارت نے بتایا کہ وزارت دفاع کی انجینئرنگ ٹیم اپنے محدود وسائل کے ساتھ بگرام ہوائی اڈے کی جلد از جلد مرمت اور اسے دوبارہ فعال کرنے کی پوری کوشش کرے گی۔
بیجنگ(شِنہوا) چین میں موبائل انٹرنیٹ آف تھنگز (آئی اوٹی) نے نیٹ ورک اور صنعتی صلاحیت کے ساتھ ساتھ ایپلیکیشن کی ترقی میں قابل ذکر پیش رفت کی ہے۔ وزارت صنعت وانفارمیشن ٹیکنالوجی کے مطابق اگست کے آخر تک، چین میں موبائل آئی اوٹی کنکشنز کی تعداد 1ارب69کروڑ80لاکھ تک پہنچ گئی تھی، جس نے پہلی بار موبائل فون استعمال کرنے والوں کی تعداد کو پیچھے چھوڑدیا ہے۔
وزارت کے اعداد و شمار کے مطابق اسی مدت کے دوران، نیروبینڈ آئی اوٹی،4جی بیس اسٹیشنزاور 5جی بیس اسٹیشنز کی کل تعداد بالترتیب7لاکھ 55ہزار ، 59لاکھ ، اور 21لاکھ تک پہنچ گئی۔
وزارت نے بتایا کہ ایک نیٹ ورک انفراسٹرکچر پیٹرن جس میں متعدد نیٹ ورکس کی مربوط ترقی، شہری اور دیہی علاقوں کی وسیع کوریج اور کلیدی منظرناموں کی گہری کوریج شامل ہے اپنی ٹھوس شکل میں سامنے آچکا ہے۔
اسلام آباد(شِنہوا)ایشیائی ترقیاتی بینک نے کہا ہے کہ تباہ کن سیلاب، سخت پالیسیوں اور بڑے مالی اور بیرونی عدم توازن سے نمٹنے کی کوششوں کے ساتھ پاکستان کی معاشی شرح نمو سست روی کے ساتھ جولائی 2022 سے جون 2023 تک کے مالی سال میں 3.5 فیصد رہنے کا امکان ہے۔ایشیائی ترقیاتی بینک نے بدھ کو ایک رپورٹ میں کہا کہ پاکستان کی معاشی شرح نمو سست رفتار رہے گی حالانکہ مالی سال 2022 میں شرح نمو 6 فیصد تک پہنچنے کی امید تھی۔
ایشیائی ترقی کے2022 کے تازہ ترین آؤٹ لک (اے ڈی او) کے مطابق، مالی سال 2022 کے دوران پاکستان کی مجموعی ملکی پیداوار (جی ڈی پی) میں نمو کی بڑی وجہ نجی کھپت ،زراعت، خدمات اور صنعت، خاص طور پر بڑے پیمانے پر مینوفیکچرنگ کے شعبے میں توسیع ہونا تھی۔
لیکن مالی سال 2023 میں، موسمیاتی تبدیلیوں اور پاکستان کی اہم پالیسی کوششوں کی وجہ سے ایشیائی ترقیاتی بینک کی کم شرح نمو کے تخمینہ کی وجہ دوہرے ہندسے کا افراط زربھی ہے۔
اسلام آباد(شِنہوا)پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران نوول کرونا وائرس کے 52 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔
وزارت صحت کی جانب سے بدھ کے روز جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق تازہ کیسز کے بعد ملک بھر میں متاثرہ کیسز کی مجموعی تعداد 15 لاکھ 71 ہزار 988 تک پہنچ گئی ہے۔
وزارت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران نوول کرونا وائرس کا کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا، پاکستان میں عالمی وباء کے باعث اب تک 30 ہزار 607 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔
پاکستان میں گزشتہ روز نوول کرونا وائرس کے 12 ہزار 77 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے مثبت نتائج کی شرح 0.43 فیصد رہی ہے۔
پاکستان میں نوول کرونا وائرس کے زیرعلاج مریضوں میں سے 73 کی حالت تشویشناک ہے۔
گوانگ ژو(شِنہوا)تھائی لینڈ سے نئے سمسٹر کیلئے 239 طلباء کو چین لیکر آنیوالی ایک چارٹرڈ پرواز صوبہ گوانگ ڈونگ کے شہر گوانگ ژو پہنچ گئی ہے۔
گزشتہ روز سہ پہر کےوقت گوانگ ژو بائی یون انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اترنے والی پرواز نمبر ٹی جی 8122 اگست کے آخر میں کاروباری افراد اور طلباء کیلئے ملک میں داخلے کی پالیسیوں میں نرمی کے بعد غیر ملکی طلباء کو چین لیکرآنیوالی پہلی چارٹرڈ پروازوں میں سے ایک ہے ۔
قرنطینہ اور صحت کی نگرانی کے بعد غیر ملکی طلباء چین کی درجنوں یونیورسٹیوں میں جا کر اپنی تعلیم کا آغاز یا دوبارہ آغاز کریں گے۔
فلائٹ سرکٹ بریکر اقدامات اور ویزا پالیسیوں میں چین کی ایڈجسٹمنٹ کے ساتھ گوانگ ژو بائی یون انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بین الاقوامی پروازوں میں مسافروں کی تعداد میں اضافہ دیکھاجا رہا ہے۔ ستمبر سے لیکر اب تک ہوائی اڈے پر تقریباً 70 ہزار مسافروں کی آمد وروانگی ریکارڈ کی گئی ہے جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں تقریباً 35 فیصدزیادہ ہے۔
امریکہ کے نیویارک میں اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 77 ویں اجلاس کی سائیڈ لائن پر چین کے ریاستی کونسلر اور وزیرخارجہ وانگ یی (دائیں ) سے مالٹا کے وزیر خارجہ آئن بورگ ملاقات کر رہے ہیں۔(شِنہوا)
امریکہ کے نیویارک میں اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 77 ویں اجلاس کی سائیڈ لائن پر چین کے ریاستی کونسلر اور وزیرخارجہ وانگ یی (دائیں ) سے مالٹا کے وزیر خارجہ آئن بورگ ملاقات کر رہے ہیں۔(شِنہوا)
امریکہ کے نیویارک میں اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 77 ویں اجلاس کی سائیڈ لائن پر چین کے ریاستی کونسلر اور وزیرخارجہ وانگ یی (دائیں ) سے مالی کے وزیر خارجہ عبدالولی ڈیوپ ملاقات کر رہے ہیں۔(شِنہوا)
امریکہ کے نیویارک میں اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 77 ویں اجلاس کی سائیڈ لائن پر چین کے ریاستی کونسلر اور وزیرخارجہ وانگ یی (دائیں ) سے مالی کے وزیر خارجہ عبدالولی ڈیوپ ملاقات کر رہے ہیں۔(شِنہوا)
امریکہ کے نیویارک میں اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 77 ویں اجلاس کی سائیڈ لائن پر چین کے ریاستی کونسلر اور وزیرخارجہ وانگ یی سے مالی کے وزیر خارجہ عبدالولی ڈیوپ ملاقات کر رہے ہیں۔(شِنہوا)
امریکہ کے نیویارک میں اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 77 ویں اجلاس کی سائیڈ لائن پر چین کے ریاستی کونسلر اور وزیرخارجہ وانگ یی سے مالی کے وزیر خارجہ عبدالولی ڈیوپ ملاقات کر رہے ہیں۔(شِنہوا)
یوکرائن کے ایزیوم میں شہری ایک اوور پاس سے گزر رہے ہیں۔(شِنہوا)
یوکرائن کے ایزیوم میں حملے کا نشانہ بننے والی سرکاری عمارت کا ایک منظر۔(شِنہوا)
نیو یارک(شِنہوا) چین کے ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ یی نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے77ویں اجلاس کے موقع پرجزائر سولومن کے وزیر خارجہ یرمیاہ منیل کے ساتھ ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعلقات کو سراہا گیا۔
وانگ نےمنیل کوبتایا کہ چین اور جزائر سولومن کے سربراہان مملکت کی رہنمائی میں دوطرفہ سفارتی تعلقات قائم ہونے کے بعد گزشتہ تین سالوں کے دوران ہمہ جہت تبادلوں اور تعاون کے نتیجہ خیز نتائج برآمد ہوئے جس سے جزائر سولومن کے عوام کو ٹھوس فوائد حاصل ہوئے ہیں۔
وانگ نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان سیاسی باہمی اعتماد مضبوط ہو رہا ہے اور دوطرفہ تعلقات کی بنیاد مزید مضبوط ہوئی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ حقائق سے ظاہر ہوتا ہے کہ چین اور جزائر سولومن کے درمیان سفارتی تعلقات قائم کرنے کا فیصلہ جزائر سولومن اور اس کے عوام کے بنیادی مفادات کے مطابق ہے۔ وانگ یی نے کہا کہ چین اپنے عوام کی رہنمائی اوراتحاد کے ساتھ، آزادی اور خود ارادیت پر قائم رہنے اور ترقی کے خود منتخب کردہ راستے پر مضبوطی سے قائم رہنے کے لیے جزائر سولومن کی حکومت کی کوششوں کو سراہتا ہے۔
نیو یارک(شِنہوا) چین کے ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ یی نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے77ویں اجلاس کے موقع پرجزائر سولومن کے وزیر خارجہ یرمیاہ منیل کے ساتھ ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعلقات کو سراہا گیا۔
وانگ نےمنیل کوبتایا کہ چین اور جزائر سولومن کے سربراہان مملکت کی رہنمائی میں دوطرفہ سفارتی تعلقات قائم ہونے کے بعد گزشتہ تین سالوں کے دوران ہمہ جہت تبادلوں اور تعاون کے نتیجہ خیز نتائج برآمد ہوئے جس سے جزائر سولومن کے عوام کو ٹھوس فوائد حاصل ہوئے ہیں۔
وانگ نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان سیاسی باہمی اعتماد مضبوط ہو رہا ہے اور دوطرفہ تعلقات کی بنیاد مزید مضبوط ہوئی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ حقائق سے ظاہر ہوتا ہے کہ چین اور جزائر سولومن کے درمیان سفارتی تعلقات قائم کرنے کا فیصلہ جزائر سولومن اور اس کے عوام کے بنیادی مفادات کے مطابق ہے۔ وانگ یی نے کہا کہ چین اپنے عوام کی رہنمائی اوراتحاد کے ساتھ، آزادی اور خود ارادیت پر قائم رہنے اور ترقی کے خود منتخب کردہ راستے پر مضبوطی سے قائم رہنے کے لیے جزائر سولومن کی حکومت کی کوششوں کو سراہتا ہے۔
بیجنگ (شِنہوا) چین کی خدمات کی صنعت نے گزشتہ دہائی کے دوران نمایاں ترقی کی ہے، جبکہ صنعتی ڈھانچے میں بہتری کے ساتھ نئے محرکات ابھر رہے ہیں۔
قومی بیورو برائے شماریات نے سرکاری اعداد و شمار کے حوالے سے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ سال 2013 تا 2021 کی مدت کے دوران خدمات کے شعبے کی اضافی قدر میں 7.4 فیصد کی اوسط سالانہ شرح سےاضافہ ہوا ،جو کہ اس عرصے کے دوران مجموعی ملکی پیداوار کی اوسط سالانہ شرح نمو سے 0.8 فیصد پوائنٹس زیادہ ہے۔
رپورٹ کے مطا بق مجموعی ملکی پیداوار کی توسیع میں اس شعبے کا حصہ 2012 میں 45 فیصد سےبڑھ کر 2019 میں 63.5 فیصد ہو گیا جبکہ سال 2021 میں اس کا حصہ نوول کرونا وائرس کی مشکلات کے باوجود 54.9 فیصد تھا۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چین میں خدمات کے شعبے کا ڈھانچہ بہترہو رہا ہے۔ سال 2021 کے دوران معلومات کی ترسیل، سافٹ ویئر اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی خدمات کی اضافی قدر ،خدمات کے شعبے کی مجموعی اضافی قدر کے 7.2 فیصد کے برابر تھی، جو 2012 کے مقابلے میں 2.3 فیصد پوائنٹس زیادہ ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق یہ شعبہ ترقی کے نئے محرکات سے بھی مستفید ہورہا ہے ۔ سال 2021 کے دوران ملک میں ای کامرس کے لین دین کا مجموعی حجم 420 کھرب یوآن (تقریباً 60 کھرب امریکی ڈالرز) تھا جس میں 2013 تا2021 کی مدت کے دوران 20.3 فیصد کی اوسط سالانہ شرح نمو رہی ۔
بیجنگ(شِنہوا) پیپلز لبریشن آرمی کے ترجمان نے کہا ہے کہ چینی پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے) کی ایسٹرن تھیٹر کمانڈ انتہائی چوکنا ہے ،اورتمام خطرات اور اشتعال انگیزیوں کے خلاف سخت جوابی اقدامات کرنے سمیت قومی خودمختاری اورعلاقائی سالمیت کی مضبوطی کے ساتھ تحفظ کے لیے تیار ہے۔
کمانڈ کے ترجمان شی یی نے بدھ کو یہ بات امریکہ اور کینیڈا کے جنگی جہازوں کے آبنائے تائیوان سے ہوکر گزرنے پر تبصرہ کرتے ہوئےکہی۔
شی نے کہا کہ منگل کے روز امریکہ کے تباہ کن جنگی جہاز ہِگنس اور کینیڈا کے جنگی بحری جہاز وینکوور نے آبنائےتائیوان سے ہوتے ہوئے ایک سفر کیا اور اس کی کھلم کھلا تشہیر کی گئی۔
ترجمان نے کہا کہ کمانڈ کے زیر اہتمام بحری اور فضائی افواج آبنائے تائیوان سے گزرنے والے امریکہ اور کینیڈا کے فوجی جہازوں کی شروع سے آخر تک نزدیک سے پیچھا اور نگرانی کررہی تھیں۔
بیجنگ (شِنہوا) رواں سال کی دوسری سہ ماہی کے دوران رین منبی (آر ایم بی ) میں کی جانے والی سرحد پارادائیگیوں کے کاروباری حجم اور لین دین کی قدر میں مستحکم توسیع کی سطح برقرار رہی ہے ۔
چین کے مرکزی بینک پیپلز بینک آف چائنہ کی ایک رپورٹ کے مطابق اس عرصہ کے دوران چین کے رین منبی میں سرحد پار ادائیگی کے نظام کے ذریعے 10 لاکھ 10 ہزار سے زیادہ لین دین کیے گئےجو کہ گزشتہ سال کےمقابلے میں 25.34 فیصد زیادہ ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ ان لین دین کی کل مالیت 228 کھرب50 ارب یوآن(تقریباً 32 کھرب 90 ارب امریکی ڈالر) تھی، جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں19.39 فیصد زیادہ ہے۔
پیپلز بینک آف چائنہ کے مطابق اس عرصہ کے دوران روزانہ اوسطاً تقریباً 16 ہزار 300 ٹرانزیکشنز نمٹائی گئی ہیں جس میں لین دین کی مالیت تقریباً 368.53 ارب یوآن تھی۔
بیجنگ (شِنہوا) دنیا بھر میں نوول کرونا وائرس سے شدید متاثرہ ملکوں میں مصدقہ کیسز کے حوالے سے جانز ہوپکنز یونیورسٹی کے سسٹمز سائنس وانجینئرنگ مرکز نے تازہ ترین اعدادوشمار جاری کئے ہیں جو 21 ستمبر کو پاکستانی وقت کے مطابق صبح 10 بجے تک کے ہیں۔
دنیا بھرمیں نوول کرونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 61 کروڑ29 لاکھ 48 ہزار 697 ہوگئی۔
امریکہ 9 کروڑ57 لاکھ 76 ہزار 398 مصدقہ کیسز کے ساتھ سرفہرست ہے۔ جبکہ بھارت 4 کروڑ45 لاکھ 45 ہزار 11 مصدقہ کیسز کے ساتھ دوسرے اور فرانس 3 کروڑ 51 لاکھ 90 ہزار 357 مصدقہ کیسز کے ساتھ تیسرے نمبرپر ہے۔
برازیل میں مصدقہ کیسزکی تعداد 3 کروڑ 45 لاکھ 92 ہزار 27 ،جرمنی میں 3 کروڑ 27 لاکھ 97 ہزار 308، جنوبی کوریا میں 2 کروڑ 45 لاکھ 2 ہزار968 اور برطانیہ میں 2 کروڑ 38 لاکھ 3 ہزار 343 تک پہنچ گئی ہے۔
اٹلی میں 2 کروڑ 21 لاکھ 97 ہزار 658 اور جاپان میں 2 کروڑ 7 لاکھ 63 ہزار 364 مصدقہ کیسز ہیں۔