چین کے شمال مغربی سنکیانگ ویغور خوداختیار خطے کے ارمچی میں منعقدہ 7 ویں چین۔ یوریشیا نمائش میں چین میں ٹرین تیار کرنے والے صف اول کے ادارے سی آرآر سی کارپوریشن لمیٹڈ کے بوتھ میں ایک شخص تصاویر بنا رہا ہے۔ (شِنہوا)
بیجنگ (شِنہوا) دنیا بھر میں نوول کرونا وائرس سے شدید متاثرہ ملکوں میں مصدقہ کیسز کے حوالے سے جانز ہوپکنز یونیورسٹی کے سسٹمز سائنس وانجینئرنگ مرکز نے تازہ ترین اعدادوشمار جاری کئے ہیں جو 21 ستمبر کو پاکستانی وقت کے مطابق صبح 10 بجے تک کے ہیں۔
دنیا بھرمیں نوول کرونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 61 کروڑ29 لاکھ 48 ہزار 697 ہوگئی۔
امریکہ 9 کروڑ57 لاکھ 76 ہزار 398 مصدقہ کیسز کے ساتھ سرفہرست ہے۔ جبکہ بھارت 4 کروڑ45 لاکھ 45 ہزار 11 مصدقہ کیسز کے ساتھ دوسرے اور فرانس 3 کروڑ 51 لاکھ 90 ہزار 357 مصدقہ کیسز کے ساتھ تیسرے نمبرپر ہے۔
برازیل میں مصدقہ کیسزکی تعداد 3 کروڑ 45 لاکھ 92 ہزار 27 ،جرمنی میں 3 کروڑ 27 لاکھ 97 ہزار 308، جنوبی کوریا میں 2 کروڑ 45 لاکھ 2 ہزار968 اور برطانیہ میں 2 کروڑ 38 لاکھ 3 ہزار 343 تک پہنچ گئی ہے۔
اٹلی میں 2 کروڑ 21 لاکھ 97 ہزار 658 اور جاپان میں 2 کروڑ 7 لاکھ 63 ہزار 364 مصدقہ کیسز ہیں۔
چین کے شمال مغربی سنکیانگ ویغور خوداختیار خطے کے ارمچی میں منعقدہ 7 ویں چین۔ یوریشیا نمائش میں چین میں ٹرین تیار کرنے والے صف اول کے ادارے سی آرآر سی کارپوریشن لمیٹڈ کے بوتھ میں ایک شخص تصاویر بنا رہا ہے۔ (شِنہوا)
لاہور کے ایک اسکول میں طلبا و طالبات قطار میں کھڑے نوول کرونا ویکسین لگوانے کے منتظر ہیں ۔ (شِںہوا)
لاہور، ایک اسکول میں طالبات نوول کرونا وائرس ویکسین لگوانے کے لئے قطار میں کھڑی ہیں۔ (شِںہوا)
لاہور، ایک لڑکے کو نوول کرونا وائرس ویکسین لگائی جارہی ہے۔ (شِںہوا)
لاہور، ایک اسکول میں طالبات نوول کرونا وائرس ویکسین لگوانے کے لئے قطار میں کھڑی ہیں۔ (شِںہوا)
بیجنگ (شِنہوا) چین کی جانب سے سال 2017 میں نئے علاقے کے قیام کے منصوبے کے اعلان کےبعد سے شیونگ آن نیو ایریا کی تعمیر نے400 ارب یوآن (57.55 ارب امریکی ڈالرز) کی سرمایہ کاری مکمل کر لی ہے ۔
ملک کے اعلیٰ اقتصادی منصوبہ ساز نیشنل ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن کے ایک عہدیدار کاؤ یوآن مینگ نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ اس وقت شیونگ آن کی تعمیر سے تقریباً 1 لاکھ نوکریاں اور بھرتی کی شدید ضرورت میں زیادہ سے زیادہ2 لاکھ ملازمتیں فراہم ہو سکتی ہیں۔
نیا علاقہ ہیبے میں شیونگ شیان ، رونگ چھنگ اور آن شن کی کاؤنٹیز تک پھیلا ہوا ہے اوریہاں چین کی ایک بڑی شمالی ویٹ لینڈ بائیانگ ڈیانگ کا علاقہ واقع ہے۔
یہاں قدرتی ماحولیات کی بحالی میں پیش رفت ہوئی ہے۔
کاؤ نے کہا کہ بائیانگ ڈیانگ میں پانی کا معیار پانچویں گریڈ سے بہتر ہوا ہے ،جو کہ چین کے 5 درجاتی پانی کی تشخیص کے نظام کی کم ترین سطح ہےاوراب یہ تیسرے درجے تک پہنچ گیا ہے۔
ارمچی (شِںہوا) چین اور علاقائی جامع اقتصادی شراکت داری کے 14 ارکان کے درمیان رواں سال کے ابتدائی 8 ماہ میں 83.2 کھرب یوآن (تقریباً 12 کھرب امریکی ڈالرز) کی تجارت ہوئی، جو چین کی مجموعی غیرملکی تجارت کے 30.5 فیصد کے مساوی ہے۔
نائب وزیر تجارت وانگ شوئے وین نے یہ بات چین کے شمال مغربی سنکیانگ ویغور خوداختیار خطے کے ارمچی میں جاری 7 ویں چین ۔ یوریشیا نمائش میں ایک فورم سے خطاب میں کہی۔
وانگ وزارت تجارت میں چین کی بین الاقوامی تجارت کے نمائندے بھی ہیں۔انہوں نے کہا کہ رواں سال یکم جنوری سے آرسی ای پی کا نفاذ عمل میں آیا تھا جس کے بعد نرخ میں رعایت ، تجارتی سہولیات اور دیگر پالیسیوں سے کمپنیوں کو نمایاں منافع تیزی کے ساتھ ملا۔
وانگ نے کہا کہ دنیا کے سب سے بڑے آزاد تجارتی معاہدے کے ذریعے مشرقی ایشیا میں تجارت و سرمایہ کاری کی آزادی و سہولیات کو نمایاں طور پر بڑھایا گیا اور معاشی بحالی پر بڑھتے اعتماد کے ساتھ خطے کا کاروباری ماحول مسلسل بہتر ہوا۔
منشی گنج (شِںہوا) بنگلہ دیش کے ضلع منشی گنج کے رہائشی گزشتہ چند ماہ سے پریشان کن زندگی بسر کررہے ہیں۔ رواں سال مون سون کے آغاز پر دریائے پدما کے بہاؤ میں سنگین تبدیلی آئی ہے ۔جس سے زیادہ تر گھر اور وسیع پیمانے پر کھیت اس کا شکار ہو گئےہیں۔

بنگلہ دیش، ضلع منشی گنج میں دریا کنارے کٹاؤ کو دیکھا جاسکتا ہے۔ (شِنہوا)

بنگلہ دیش، ضلع منشی گنج میں دریا کنارے کٹاؤ کو دیکھا جاسکتا ہے۔ (شِنہوا)

بنگلہ دیش، ضلع منشی گنج میں دریا کنارے کٹاؤ روکنے کے لئے ایک شخص ریت سے بھرے تھیلے ڈال رہا ہے۔ (شِںہوا)

بنگلہ دیش، ضلع منشی گنج میں دریا کنارے کٹاؤ روکنے کے لئے لوگ ریت سے بھرے تھیلے ڈال رہے ہیں۔ (شِںہوا)
بیجنگ (شِنہوا) چین کے اس وقت غیر فعال حالت میں موجود مریخ روور ژورونگ کی دسمبر میں خود کار طور پر فعال ہونے کی توقع ہے ، یہ فعا لیت اس کی توانائی کی سطح 140 واٹ سے زیادہ ہو نے پر ہو گی، جبکہ اس کی تحقیقاتی ٹیم کے مطابق اس کی بیٹری جیسے دیگر آلات کا درجہ حرارت منفی 15 ڈگری سینٹی گریڈ سےبڑھ جائے گا۔
چین کی اکیڈمی برائے خلائی ٹیکنالوجی کے تیان ون-1 مریخ مشن کے ڈپٹی چیف ڈیزائنر جیا یانگ نے کہا ہے کہ ان دو مخصوص حالات کو مکمل کرنے کے بعد ژورونگ دوبارہ کام شروع کر دے گا۔ انہوں نے اس خبر کا انکشاف سائنس کی مقبولیت کے حوالے سے بیجنگ میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران کیا۔
جیا یانگ نے مزید کہا کہ چینی روور فعال ہونے کے بعد اس سیارے پر مزید ڈیٹا حاصل کرنے کے لیے جنوب کی جانب اپنا سفرجاری رکھے گا۔
رواں سال 18 مئی کومریخ کی سطح پر تقریباً 921.5 1 میٹرز کا سفر کرنے کے بعد ژورونگ مریخ پر شدید موسم سرما اور گرد آلود موسم کی وجہ سے غیر فعال حالت میں چلا گیا تھا۔
جیوچھوان (شِنہوا) چین نے شمال مغربی صحرائے گوبی میں واقع جیوچھوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے ایک نئے سیٹلائٹ کو اپنے مخصوص مدار میں بھیج دیا ہے ۔
یون ہائی- ون 03 سیٹلائٹ کو بدھ کے روز (بیجنگ وقت کے مطابق ) صبح7 بجکر 15 منٹ پر ایک لانگ مارچ-2 ڈی کیریئر راکٹ کے ذریعے لانچ کیا گیا۔
اس سیٹلائٹ کو بنیادی طور پر ماحولیات ، سمندری اور خلائی ماحول کا پتہ لگانے، آفات سےبچاؤ اور اس میں کمی کے ساتھ ساتھ سائنسی تجربات کے لیے استعمال کیا جائے گا۔
یہ لانگ مارچ راکٹ فیملی کا 438 واں مشن تھا۔
بیجنگ (شِنہوا) چین کی اعلیٰ عوامی استغاثہ نے رشوت ستانی کے الزام پر شمال مشرقی صوبہ لیاؤننگ کے سابق نائب گورنر ہاؤ چھون رونگ کی گرفتاری کا حکم دیا ہے۔
اعلیٰ عوامی استغاثہ نے بتایا کہ قومی نگراں کمیشن کی جانب سے تحقیقات مکمل ہونے کے بعد مقدمہ کو قانونی چارہ جوئی کے لئے متعلقہ ادارے کو منتقل کردیا گیا ہے۔
ہاؤ صوبائی حکومت کے پارٹی ارکان کے سرکردہ گروپ کے سابق رکن بھی تھے۔
اس مقدمہ کی مزید کارروائی جاری ہے۔
واشنگٹن (شِنہوا) امریکہ میں 2022 کی پہلی ششماہی میں ٹریفک حادثات سے اموات 0.5 فیصد اضافے سے 20 ہزار 175 ہوگئیں جو 2006 کے بعد اس مدت میں سب سے زیادہ ہلاکتیں ہیں۔
امریکہ کی قومی شاہراہ ٹریفک تحفظ انتظامیہ نے بتایا کہ نوول کرونا وائرس وبا سے قبل کی نسبت تیزرفتاری اور سیٹ بیلٹ نہ پہننے سے حادثات کی تعداد زیادہ رہی۔
امریکی میڈیا رپورٹس کےمطابق وبا بارے لاک ڈاؤن ختم ہونے کے بعد ٹریفک اموات میں اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ زیادہ تر ڈرائیورز کا لاپرواہی سے گاڑی چلانا ہے۔
نئی دہلی (شِنہوا) بھارت کی مشرقی ریاست بہار میں بارش کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے کم از کم 21 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
ریاست کی ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی کے ایک عہدیدار نے منگل کے روز فون پر تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ مرنے والے کسان یا پھر مزدور تھے جو کھیتوں میں فصل کی بوائی یا زراعت بارے دیگر کام کررہے تھے۔
عہدیدار نے بتایا کہ یہ اموات ریاست کے 10 اضلاع میں ہوئی ہیں۔ پورنیا اور آرارئیہ میں چار چار اموات ہوئیں۔ ضلع سوپال میں 3، بانکا، جاموئی اور نواڈا میں دو دو اور بیگوسرائی، شیخ پورہ ، ساران، ساہارسا میں ایک ایک شخص ہلاک ہوا۔
بہار کے وزیراعلی نتیش کمار نے مرنے والے افراد کے لئے 4 لاکھ بھارتی (5 ہزار 23 امریکی ڈالرز) روپے فی کس معاوضہ کا اعلان کیا ہے۔
وزیر اعلی نے خراب موسم میں لوگوں کو چو کنا رہنے کا مشورہ دیا۔ انہوں ٹوئٹ کیا کہ لوگ بجلی گرنے کے واقعات سے بچنے کے لئے ریاستی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جاری کردہ ہدایات پر عمل کریں۔
خراب موسم کے دوران گھر میں رہنا ضروری ہے۔
خیبرپختونخوا میں قدرتی آفات اور پولیس آپریشنز کے دوران ڈرون کیمرے استعمال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ صوبے میں ڈرون کیمرے پولیس، زراعت، معدنیات اور محکمہ ریسکیو کے لیے استعمال کیے جائیں گے۔ وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے منصوبے پر عملدرآمد کی منظوری دے دی۔ وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا کہ ڈرون ٹیکنالوجی سے پولیس کی آپریشنل اور تفتیشی صلاحیتوں میں بہتری آئے گی جبکہ ڈرونز کے ذریعے پٹرولنگ سے پولیس اہلکاروں کی جانوں کو محفوظ کیا جا سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ ڈرونز کے ذریعے ریسکیو آپریشنز میں بھی خاطر خواہ بہتری ممکن ہو گی اور منصوبہ مثر پولیسنگ کی طرف اہم سنگ میل ثابت ہو گا۔ وزیر اعلی خیبر پختونخوا نے پہلے مرحلے میں محکمہ پولیس اور پی ڈی ایم اے میں ڈرون ٹیکنالوجی کے استعمال کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ دوسرے مرحلے میں منصوبے کو معدنیات، زراعت اور دیگر شعبوں تک توسیع دی جائے۔ وزیر اعلی کو دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ ڈرون منصوبے کا ابتدائی تخمینہ لاگت 500 ملین روپے ہے اور پہلے مرحلے میں ڈویژنل ہیڈکوارٹرز سے منصوبے کا اجرا کیا جائے گا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
نان ننگ (شِنہوا) چین کے جنوبی گوانگ شی ژوانگ خوداختیار خطے کے دارالحکومت نان ننگ میں منعقدہ 19ویں چین-آسیان نمائش اختتام پذیر ہو گئی ہے جس کے دوران ریکارڈ تعداد میں کاروباری سودے کیے گئے۔
نمائش کے سیکرٹریٹ کے سیکرٹری جنرل وی ژاؤہوئی نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ مجموعی طور پر 267 ملکی اور بین الاقوامی معاہدوں پر دستخط کیے گئے ہیں، جن میں 400 ارب یوآن (تقریباً 57 ارب امریکی ڈالر) کی سرمایہ کاری ہوئی ہے جو کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں 37 فیصد زیادہ ہے۔
وی ژاؤہوئی کے مطابق نمائش کے دوران 88 آن لائن اور آف لائن اقتصادی اور تجارتی تقریبات کا انعقاد کیا گیا جن میں نئےاعلیٰ درجے کے دھاتی مواد، صحت، سیاحت اور ثقافت، نئے سبز کیمیائی مواد اور مکینیکل آلات کی تیاری جیسے شعبے شامل ہیں۔
رواں سال 1 لاکھ 2ہزار مربع میٹرز پر محیط اس نمائش نے 40 ملکوں سے 1 ہزار653 کاروباری اداروں کو راغب کیا، جس میں 5 ہزار400 نمائشی بوتھ قائم کیے گئے تھے۔ نمائشی ہال میں اوسطاً روزانہ تقریباً 25ہزار600 افراد نمائش دیکھنے آئے جو گزشتہ نمائش کے مقابلے میں 19.2 فیصد زیادہ ہے۔
سال 2004میں پہلی چین -آسیان نمائش کے انعقاد کے بعد سے یہ تقریب آسیان کے کاروباری اداروں کے لیے چینی مارکیٹ میں داخلے کا ایک پلیٹ فارم بن گیا ہے۔
اسلام آباد (شِںہوا) وزارت صحت نے منگل کو بتایا ہے کہ ملک میں نوول کرونا وائرس کے 42 نئے کیسز کا اندراج ہوا ہے۔
نئے اضافے سے ملک بھر میں متاثرین کی تعداد بڑھ کر 15 لاکھ 71 ہزار 936 ہوگئی ہے۔
ملک میں نوول کرونا وائرس اب تک 30 ہزار 607 افراد کی جان لے چکا ہے۔
ملک بھر میں پیر کو 8 ہزار 30 ٹیسٹ ہوئے جن میں مثبت شرح 0.52 رہی۔ 73 مریضوں کی حالت اس وقت نازک ہے۔
ایشیائی ترقیاتی بینک نے معاشی ترقی کی شرح بڑھنے پر خطرے کی گھنٹی بجادی ، رواں مالی سال کے دوران پاکستان کی معاشی گروتھ میں کمی پیشگوئی کردی ۔ رپورٹ کے مطابق معاشی ترقی کی شرح بری طرح متاثر ہونے کا خدشہ ہے ، رواں مالی سال کے دوران پاکستان کسی معاشی گروتھ میں کمی کی پیشگوئی کی گئی ، رواں مالی سال پاکستان کی معاشی شرح نمو 2فیصد رہنے کی پیشگوئی ہے ، ایشیائی ترقیاتی بینک کے مطابق سیلاب اور بیرونی ادائگیوں کے پریشر کے باعث معاشی شرح نمو میں کمی کا خدشہ ہے ، گزشتہ مالی سال کے دوران 6.0فیصد کی معاشی شرح نمو ریکارڈ کی گئی تھی ۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
بیجنگ (شِنہوا) چین کے صدرشی جن پھنگ نے سنکیانگ ویغور خود اختیار خطے کے دارالحکومت ارمچی میں ساتویں چین یوریشیا نمائش کے لیے مبارکباد کا خط بھیجا ہے۔
صدرشی نے پیر کو شروع ہونے والی نمائش کے لئے اپنے خط میں کہا ہے کہ یوریشیائی براعظم توانائی اور ترقی کی صلاحیت سے مالا مال ہے اور بیلٹ اینڈ روڈ کی مشترکہ تعمیر کے لیے بین الاقوامی تعاون کا ایک اہم خطہ ہے۔
شی نے کہا کہ حالیہ برسوں کے دوران چین کے سنکیانگ نے اپنے محل وقوع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے شاہراہ ریشم اقتصادی پٹی کے بنیادی علاقے کی تعمیر کو بھرپور طریقے سے فروغ دینے سمیت چین اور یوریشیائی ملکوں کے مابین باہمی روابط کو بڑھانے ، باہمی فائدہ مند تعاون اور مشترکہ ترقی کو فروغ دینے میں بھرپور طریقے سے کردار ادا کیا ہے اور جس کے مثبت نتائج کا حصول بھی ممکن ہوا ہے۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ چین دوسرے ملکوں کے ساتھ مل کر شاہراہ ریشم کے اس جذبے کو فروغ دینے کے لیے تیار ہے جس میں امن اور تعاون، کشادگی اور جامعیت کے ساتھ ساتھ ایک دوسرے سے سیکھنے کے مشترکہ فوائد بھی شامل ہیں،جس کے لئے چین یوریشیا نمائش ایک پلیٹ فارم مہیا کرتا ہے۔
صدرشی نے مزید کہا کہ دریں اثنا چین دیگر ملکوں کے ساتھ مل کر اعلیٰ معیار کی اور ایک پائیدار ترقی کے لیے کام کرنے کو تیار ہے جس سے عوام کو فائدہ پہنچے اور اس کے ساتھ ساتھ چین یوریشیائی تعاون کے لیے نئے شعبوں کی تلاش، تعاون کو نئی بلندیوں تک پہنچانے اور مشترکہ ترقی اور خوشحالی کو فروغ دینے کے لیے بھی تیار ہے۔
وزارت تجارت، وزارت خارجہ،بین الاقوامی تجارت کے فروغ کے لیے چین کی کونسل اور سنکیانگ ویغور خواداختیار خطے کی عوامی حکومت اس نمائش کی مشترکہ میزبانی کر رہے ہیں۔
امریکہ کے نیویارک میں چین کے ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ یی(دائیں) سے کیوبن ہم منصب برونو روڈریگویز ملاقات کر رہے ہیں۔(شِنہوا)
امریکہ کے نیویارک میں چین کے ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ یی(دائیں) سے کیوبن ہم منصب برونو روڈریگویز ملاقات کر رہے ہیں۔(شِنہوا)
سانٹربینک میں ڈالر240 روپے کی تاریخی حد عبورکرگیا ہے۔ بدھ کو انٹر بینک میں ڈالر1 روپے 9 پیسے مزید مہنگا ہوکر 240 روپے سے تجاوز کرگیا۔ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت فروخت 246 روپے سے تجاوز کرگئی۔ رواں سال کے 6 ماہ میں ڈالر کی قیمت میں 57.07 روپے کا اضافہ ہوا جب کہ گذشتہ ساڑھے تین سال میں ڈالر 58 روپے مہنگا ہوا۔ ڈالر نے 7 ہفتوں میں بلند ترین سطح پر پہنچنے کے سابقہ ریکارڈ توڑ دئیے۔ آئی ایم ایف اور سعودی عرب کے سوا 4 ارب ڈالر کا ریلیف ملنے کے بعد بھی امریکی ڈالر کی قدر روکی نہ جاسکی۔ ڈالر مہنگا ہونے سے پاکستان پر قرضوں کے بوجھ میں 2900 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔ ڈیلرز کے مطابق اگست میں 1 ارب ڈالر کی ریکارڈ فوڈ امپورٹ سے ڈالر کی طلب میں اضافہ ہوا ہے۔ ڈیلرز کا کہنا تھا کہ امپورٹرز کو بینکوں سے ڈالرز دستیاب نہیں ہیں،قیمت بڑھتی دیکھ کر ایکسپورٹرز نے اپنے ڈالرز روک لئے ہیں۔ کرنسی ڈیلرز کا کہنا تھا کہ سیلاب کے بعد درآمدی ضروریات کے لئے ڈالر کی طلب میں اضافہ ہوا ہے اور آئی ایم ایف کی ایکسچینج ریٹ کو فری فلوٹ رکھنے کی شرط نے بھی صورتحال دشوار کردی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
امریکہ کے نیویارک میں چین کے ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ یی(دائیں ) سے ایتھوپیا کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ دیمیکی میکوننین ملاقات کر رہے ہیں۔(شِنہوا)
امریکہ کے نیویارک میں چین کے ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ یی(دائیں ) سے ایتھوپیا کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ دیمیکی میکوننین ملاقات کر رہے ہیں۔(شِنہوا)
سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے ساتھ مل کر ڈیجیٹل ابتدائی پبلک آفرنگ سسٹم متعارف کرا دیا،ای آئی پی اوز کے ذریعے 5,835 نئے سرمایہ کار کیپٹل مارکیٹ میں داخل،پرائیڈکے عنوان سے آن لائن سسٹم تیار،نیا نظام بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو براہ راست آئی پی اوز میں حصہ لینے اور سرمایہ کاری کرنے میں مدد دے گا۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے ساتھ مل کر بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کرنے کے لیے ڈیجیٹل ابتدائی پبلک آفرنگ ای آئی پی اوسسٹم متعارف کرایا ہے۔نیا نظام ان سرمایہ کاروں کے لیے شروع کیا گیا ہے جو ابتدائی عوامی پیشکش روشن ڈیجیٹل اکاونٹ کے حاملین اور کارپوریشنز میں حصہ لیتے ہیں۔سسٹم کے تحت آئی پی او کی رسائی کو بڑھانے کے لیے سیکیورٹیز کے لیے سبسکرپشن کے عمل کو خودکار بنایا گیا ہے۔ ای آئی پی او سسٹم انفرادی سرمایہ کاروں، کارپوریٹ سرمایہ کاروں اور روشن ڈیجیٹل اکاونٹ ہولڈرز کو درخواستیں جمع کرنے اور سبسکرپشن فیس الیکٹرانک طریقے سے ادا کرنے کے قابل بناتا ہے۔
بروکرز اور بینکوں کو بھی اجازت ہے کہ وہ اپنے کلائنٹس کی جانب سے آئی پی او کے لیے درخواستیں جمع کرائیں اور سبسکرپشن کی رقم ادا کریں۔ای آئی پی او کو 80 سے 85 فیصد درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔ ای آئی پی اوز کے ذریعے 5,835 نئے سرمایہ کار کیپٹل مارکیٹ میں داخل ہوئے ہیں۔آئی پی او کی درخواستوں پر کارروائی کے روایتی اور دستی طریقہ کار کے متبادل کے طور پرایس ای سی پی نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے ساتھ مل کرپرائیڈکے عنوان سے آن لائن سسٹم تیار کیا ہے جو جاری کنندگان اور کمپنیوں کو آئی پی اوکے لیے درخواست دینے، پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے ساتھ بات چیت کرنے اور اپ ڈیٹس حاصل کرنے کے قابل بناتا ہے۔ویلتھ پاک کے مطابق کیپٹل مارکیٹ کے ایک اعلی ریگولیٹر کے طور پرسیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے آئی پی اوکی درخواستوں پر کارروائی کے لیے انکشاف پر مبنی نظام اپنایا ہے۔
ایس ای سی پی نے مالی سال 2021 میں 10 آئی پی او درخواستوں کا جائزہ لیا اور پراسپیکٹس میں قدر بڑھانے کے لیے کچھ انکشافات کی سفارش کی۔دستاویز میں کہا گیا ہے کہ ریگولیٹری ترامیم کے نتیجے میں فہرستوں میں اضافہ ہوا۔ اس میں کہا گیا ہے کہ 2020 میں ایک فرم کے مقابلے 2021 میں 10 کمپنیوں نے آئی پی او مارکیٹ کو ٹیپ کیا۔نیا نظام بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو براہراست آئی پی اوز میں حصہ لینے اور سرمایہ کاری کرنے میں مدد دے گا۔ روشن ڈیجیٹل اکاونٹ کے ذریعے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے ذخائر 5 ارب ڈالر سے تجاوز کر چکے ہیں۔ کل ڈپازٹس میں سے ایک فیصد اسٹاک مارکیٹ میں لگایا جاتا ہے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کمرشل بینکوں کو بھی ہدایت کی ہے کہ وہ روشن ڈیجیٹل اکانٹ ہولڈرز کے لیے اپنی موبائل ایپلیکیشنز شروع کریں۔ ایپلی کیشن صارفین کو متعدد لین دین کرنے کا موقع فراہم کرے گی۔ اسٹیٹ بنک بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کرنے کے لیے روشن ڈیجیٹل اکاونٹ کی چھتری کے تحت خدمات کے مینو میں بھی اضافہ کر رہا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
پاکستان کی مچھلی کی برآمدات رواں مالی سال کے پہلے دو مہینوں میں 52 فیصد بڑھ کر8ارب روپے تک پہنچ گئیں،جولائی اور اگست میں 15ہزار ٹن مچھلی برآمد کی گئی،سی فوڈز کی برآمدات میں اضافے کیلئے ایکوا کلچر کے مضبوط انفراسٹرکچر کی ضرورت ، چینی سرمایہ کار اپنے فارم اور ہیچریاں قائم کر کے برآمدات کو بڑھانے میں مدد کر سکتے ہیں۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کو پیداواری صلاحیت اور برآمدات میں اضافے کے لیے صنعت سے وابستہ افراد کی استعداد کار بڑھانے کے علاوہ مخصوص علاقوں میں ایکوا کلچر کے مضبوط انفراسٹرکچر کی ضرورت ہے۔ پاکستان فشریز ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین مسلم محمدی نے ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر قیمتی زرمبادلہ کمانے اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لیے درست اقدامات کیے جائیں تو پاکستان کی مچھلی کی برآمدات کو بڑھایا جا سکتا ہے۔
پاکستان کی سمندری غذا کی برآمدات رواں مالی سال 2022-23 کے پہلے دو مہینوں میں 52 فیصد بڑھ کر8ارب روپے تک پہنچ گئیں جو کہ گزشتہ مالی سال 2021-22 کی اسی مدت کے دوران4ارب روپے تھیں۔ مقدار کے لحاظ سے رواںمالی سال کے پہلے دو مہینوں میں سمندری غذا کی تجارت 42.56 فیصد اضافے سے 15,864 ٹن تک پہنچ گئی جو مالی سال 22 کی اسی مدت میں 11,128 ٹن تھی۔ اگست 2022 میں سمندری غذا کی برآمدات 5 فیصد اضافے سے 19 ملین ڈالر ہو گئیںجو جولائی میں18ملین ڈالر تھیں۔ پاکستان فشریز ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے مسلم محمدی نے توقع ظاہر کی کہ رواں مالی سال کے دوران ملک کی جھینگے کی پیداوار اور برآمدات میں صحت مند اضافہ دیکھنے میں آئے گا۔ پی بی ایس کے اعداد و شمار کے مطابق مالی سال 23 کے جولائی تا اگست کی مدت میں گوشت کی مجموعی برآمدات 65 ملین ڈالر ریکارڈ کی گئیں جبکہ مالی سال 22 کی اسی مدت میں 49 ملین ڈالر کی برآمدات ہوئی تھیں اور یہ32.71 فیصد کی نمو کو ظاہر کرتی ہیں۔
پاکستان کی گوشت کی کل برآمدات53.27 فیصد بڑھ کر اگست 2022 میں 39.79 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں جو جولائی 2022 میں 25.96 ملین ڈالر تھیں۔سال بہ سال گوشت کی برآمدات میں 56.16 فیصد اضافہ ہوا۔ رواں مالی سال کے پہلے دو مہینوں میں مجموعی طور پر فوڈ گروپ کی برآمدات میں مالی سال 22 کی اسی مدت کے مقابلے میں 9.79 فیصد اضافہ ہوا۔ جولائی تا اگست 2022-23 کے دوران مختلف غذائی اجناس چاول، سبزیاں، پھل،تیل کے بیج، گوشت، مچھلی، مصالحے 725 ملین ڈالر کی برآمد کی گئیں جبکہ گزشتہ مالی سال میں 660 ملین ڈالر کی برآمدات تھیں۔ مالی سال 23 کے پہلے دو مہینوں میں ملک کی کل برآمدات میں 3.75 فیصد کا اضافہ ہوا اور یہ 4.75 ارب ڈالر رہی جو مالی سال 22 کی اسی مدت میں 4.58 ارب ڈالر تھی۔ مسلم محمدی نے کہا کہ سمندری غذا کی پیداوار اور جھینگے کے کاروبار کو بڑھانے کے لیے کسانوں کو اچھے معیار کی سستی اور آسانی سے دستیاب ایکوا فیڈ کی ضرورت ہے جسے چینی سرمایہ کاری کی مدد سے دستیاب کیا جا سکتا ہے۔ مسلم محمدی نے کہا کہ چینی سرمایہ کار مچھلی کی نئی نسلیں لا سکتے ہیں اور اپنے فارم اور ہیچریاں قائم کر سکتے ہیں اور ان مصنوعات کو کسانوں کو فروخت کر سکتے ہیں، اس کے علاوہ ان کی برآمدات کو بڑھانے میں مدد کر سکتے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
امریکہ کے نیویارک میں چین کے ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ یی(دائیں ) سے فرانسیسی ہم منصب کیتھرین کولوننا ملاقات کر رہی ہیں۔(شِنہوا)
امریکہ کے نیویارک میں چین کے ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ یی(دائیں ) سے فرانسیسی ہم منصب کیتھرین کولوننا ملاقات کر رہی ہیں۔(شِنہوا)
امریکہ کے نیویارک میں چین کے ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ یی(دائیں، دوسرے ) سے فرانسیسی ہم منصب کیتھرین کولوننا (بائیں ، دوسری) ملاقات کر رہی ہیں۔(شِنہوا)
امریکہ کے نیویارک میں چین کے ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ یی(دائیں، دوسرے ) سے فرانسیسی ہم منصب کیتھرین کولوننا (بائیں ، دوسری) ملاقات کر رہی ہیں۔(شِنہوا)
پاکستان نے اگست میں افغانستان کو 95 ملین ڈالر مالیت کا سامان برآمد کیا ،نان ٹیرف اقدامات میں کمی، ویزے کے قوانین میں نرمی اور اقتصادی تعاون بڑھا کر دوطرفہ تجارت کو مزید بڑھایا جا سکتا ہے،پاکستانی برآمد کنندگان کے پاس افغانستان میں 4 ارب ڈالر سے زائد مالیت کی غیر استعمال شدہ مارکیٹ ہے۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق پاکستان نے اگست میں افغانستان کو 95 ملین ڈالر مالیت کا سامان برآمد کیا جو اگست 2021 میں 49 ملین ڈالر کے مقابلے میں 92 فیصد زیادہ ہے۔ نان ٹیرف اقدامات میں کمی، ویزے کے قوانین میں نرمی اور اقتصادی تعاون بڑھا کر دوطرفہ تجارت کو مزید بڑھایا جا سکتا ہے۔ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کے مطابق افغانستان کو برآمدات میں ماہ بہ ماہ 65 فیصد اضافہ ہوا اور اگست 2022 میں 95.50 ملین ڈالر تک پہنچ گئی جو جولائی 2022 میں 57.73 ملین ڈالر تھی۔ اگست 2022 میں افغانستان کے ساتھ تجارتی سرپلس 20.04 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کے ریسرچ ایسوسی ایٹ ساجد علی نے کہا کہ پاکستان نے افغانستان کے ساتھ اپنی تجارتی صلاحیت کو پوری طرح سے استعمال نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ تجارتی رکاوٹوں کو کم کرنے، برآمد کنندگان کے لیے ویزا میں نرمی اور اقتصادی تعاون کو بڑھانے سے دونوں ممالک کے درمیان تجارت کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی برآمد کنندگان کے پاس افغانستان میں 4 ارب ڈالر سے زائد مالیت کی غیر استعمال شدہ مارکیٹ ہے جس سے گزشتہ دہائی کے دوران برآمدات میں کمی جبکہ درآمدات میں اضافہ ہوا ہے۔اقوام متحدہ کے کامٹریڈ ڈیٹا بیس کے اعداد و شمار کے مطابق برآمدات میں 350 فیصد کی کمی آئی ہے جبکہ درآمدات میں 220 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ساجد علی نے کہا کہ افغانستان کے ساتھ تجارت سے لاجسٹک لاگت اور وقت میں کمی آئے گی ۔انہوں نے کہا کہ کسٹم سہولیات کی فراہمی سے افغانستان کے ساتھ تجارت میں مزید اضافہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان سے برآمد ہونے والی اہم اشیا میں چقندر چینی، گندم، پورٹ لینڈ سیمنٹ، درمیانے درجے کا تیل اور چاول شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی بڑی درآمدات تازہ انگور، کپاس، کوئلہ، پھل اور سبزیاں ہیں۔انہوںنے کہا کہ سیلاب نے کھڑی فصلوں اور سبزیوں کو تباہ کر دیا ہے اور افغانستان سے کپاس اور سبزیوں کی درآمد مقامی مارکیٹ میں قیمتوں میں اضافہ کیے بغیر سپلائی چین کو برقرار رکھنے میں مدد کرے گی
پاکستان نے 161 ملین ڈالر مالیت کی کپاس اور 258 ملین ڈالر مالیت کے خوردنی پھل، گری دار میوے، لیموں کے چھلکے، خربوزے، خوردنی سبزیاںاور 1.26 ملین ڈالر مالیت کا اناج افغانستان سے درآمد کیا۔ ساجد علی نے کہا کہ پاکستان سے افغانستان کو ممکنہ برآمدی مصنوعات موٹر سائیکلوں، ادویات، آلات جراحی، کالی چائے، بیکری کی اشیا، گھریلو پرندوں کے تازہ انڈے، پرندوں کے منجمد کٹے اور کھانے کے قابل، سینیٹری تولیے، رنگیہوئے کپڑے، بنے ہوئے کپڑے ،کیڑے مار ادویات، جوتے، کمبل ،مصنوعی ریشوں کے سفری قالین اور سیلولر نیٹ ورک شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان سے ممکنہ درآمدی اشیا میں انجیر، انگور، پیاز، زیرہ، بادام، سیب، پھلیاں اور کپاس شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ سرحدی چوکیوں پر نان ٹیرف اقدامات کو بھی بہتر بنانے کی ضرورت ہے ۔ ساجد علی نے کہا کہ سیکیورٹی کے بہتر حالات کو آپریشنل اور پالیسی سطح کی اصلاحات کے حصے کے طور پر لاگو کیا جانا چاہیے۔نیشنل بزنس گروپ پاکستان کے چیئرمین میاں زاہد حسین نے کہا کہ دستاویزات کے عمل میں تاخیر، لاتعداد سیکیورٹی چیک پوسٹیں، کمزور انتظامی ڈھانچہ، اور سرحد پر کام کرنے والی مختلف ایجنسیوں کے درمیان ہم آہنگی کی کمی پاک افغان تجارت کی ترقی میں رکاوٹ ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
امریکہ کے نیویارک میں چین کے ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ یی(دائیں ، دوسرے) سے پاکستانی ہم منصب بلاول بھٹو زرداری ملاقات کر رہے ہیں۔(شِنہوا)
امریکہ کے نیویارک میں چین کے ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ یی(دائیں ، دوسرے) سے پاکستانی ہم منصب بلاول بھٹو زرداری ملاقات کر رہے ہیں۔(شِنہوا)
کمپالا(شِنہوا)یوگنڈا کی وزارت صحت نے ملک کے وسطی علاقے میں مہلک ایبولا وائرس پھیلنے کا اعلان کیا ہے۔
مقامی حکام کے مطابق ایک شخص کو ایبولا کی علامات ظاہر ہونےکے بعد 15 ستمبر کو موبیندے ریجنل ریفرل ہسپتال داخل کرایا گیا اور 19 ستمبر کو اس کی موت ہو گئی۔
مقامی کمیونٹی کی جانب سے نامانوس بیماری کے باعث لوگوں کی اموات کی اطلاعات موصول ہونےکے بعد 6 دیگر اموات کی بھی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
گزشتہ ماہ عالمی ادارہ صحت کی جانب سے پڑوسی ملک عوامی جمہوریہ کانگو(ڈی آر سی) میں ایبولاکیس کا اعلان کیے جانے کے بعد یوگنڈا نے اپنی مغربی سرحد پر نگرانی کے عمل کو تیزکر دیا ہے۔ وزارت نے بتایا کہ 21 سرحدی اضلاع میں بیماری کے پھیلاؤ کا خطرہ زیادہ ہے۔
گزشتہ 2 دہائیوں کے دوران یوگنڈا میں 5 سے زائد مرتبہ ایبولا وائرس کی وباء پھیل چکی ہے جن میں سےزیادہ تر کیسز عوامی جمہوریہ کانگو کے قریب واقع مغربی خطوں سے سامنے آئے ہیں۔
یوکرین کے دارلحکومتکیف میں امریکی فاسٹ فوڈ چین میکڈونلڈز کا ریستوران روس کے حملے کے بعد دوبارہ کھل گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق روس کے حملے کے سات مہینے بعد کیئف میں میکڈونڈز کے ریستوران کا کھلنا یہ ظاہر کرتا ہے کہ یوکرینی دارالحکومت میں زندگی معمول کی جانب لوٹ رہی ہے۔امریکی فاسٹ فوڈ چین کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ یوکرینی حکام، سکیورٹی سپیشلسٹ اور سپلائرز سے بات چیت کے بعد فیصلہ کیا گیا ہے کہ ریستورن کو سب سے پہلے ڈیلیوری کے لیے کھولا جائے۔ دارالحکومت میں میکڈونلڈز کے ریستوران کے باہر آرڈر وصول کرنے کے لیے ڈیلیوری کمپنی کے ملازمین کی قطار لگی ہوئی تھی۔رواں سال کے شروع میں روس کی جانب سے یوکرین پر حملے کے بعد 24 فروری کو میکڈونلڈز نے ملک میں آپریشن معطل کر دیا تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
بیجنگ(شِنہوا) چین کے ایک کیمیکل انٹرپرائز نے بائیو ڈی گریڈ ایبل کیمیکل میٹریل پولی گلائکولائیڈ (پی جی اے) کی تیاری شروع کردی ہے، جو کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج کو تقریباً 65 فیصد تک کم کرتا ہے۔
سائنس وٹیکنالوجی ڈیلی کے مطابق شمال مغربی صوبے شانشی میں چائنہ انرجی انویسٹمنٹ کارپوریشن کے ذیلی ادارے، یولن کیمیکل کمپنی لمیٹڈ نے پیر کو 50ہزار ٹن پی جی اے کی سالانہ پیداواری صلاحیت کے ساتھ کوئلےسے چلنے والی پروڈکشن لائن کا آغاز کیا۔
مٹی اور سمندری پانی جیسے ماحول میں پائے جانے والے جرثوموں کے ذریعے پی جی اے کوڈی گریڈ کیا جاسکتا ہے۔اس سے کھانے کی پیکیجنگ کی مصنوعات جیسے ڈسپوزایبل پلاسٹک کے تھیلے، لنچ باکس اور اسٹراتیار کیے جاسکتے ہیں۔
اسے تیل اور گیس کے استعمال کے لیے میٹریلز تیار کرنے کے علاوہ طبی مقاصد کے لیےبھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔
اسرائیل کی وزارت خارجہ میں ترکیہ میں نئے سفیر کی تعیناتی پر جشن منایا گیا ہے ۔ترک خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزارت خارجہ کے سوشل میڈیا اکائونٹس سے، "آپ کو ایک پیغام ہے! اسرائیل اور ترکیہ نے حال ہی میں اپنے سفارتی تعلقات کی سطح کو بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے اور یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ ایرٹ لیلیان کو انقرہ میں اسرائیل کا سفیر مقرر کیا جائے"۔ نوٹ کے ساتھ ایک ویڈیو مبارکباد کا پیغام بھی شیئر کیا گیا۔ویڈیو میں اسرائیلی وزارت خارجہ کے ملازمین نے ترکیہ کو عبرانی، ترکی اور انگریزی میں پیغامات بھیجے ہیں ۔پیغام میں، "ہیلو ترکیہ، اسرائیل کی طرف سے مبارکباد!"، "ہم ترکیہ کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے بہت پرجوش ہیں۔ " آپ سے استنبول میں ملتے ہیں!" اور "مبارک ہو ترکیہ" کے الفاظ استعمال کیے گئے ہیں ۔ترکیہ سے پیدائشی تعلق رکھنے والے ایک نوجوان اسرائیلی اہلکار نے کہا، "ایک اسرائیلی کی حیثیت سے جس کے دادا ازمیرمیں پیدا ہوئے تھے اور ان کی جڑیں ترکیہ میں ہیں، ترکیہ میرے دل میں اور میرے خاندان کے دل میں بہت مضبوط اور گہرا مقام رکھتا ہے۔ اسرائیل کی طرف سے محبت ہے۔ میں اس سے محبت کرتا ہوں۔اسرائیلی وزارت خارجہ کی تقرری کمیٹی نے گزشتہ روز فیصلہ کیا تھا کہ انقرہ میں سفارت خانے کے انچارج ڈی افیئرز ایرٹ للیان کو بطور سفیر مقرر کیا جائے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
جکارتہ(شِنہوا)انڈونیشیا کے ایوان نمائندگان نے ڈیٹا کی رازداری سے متعلق بل منظور کر لیا ہے۔
وزیر مواصلات و انفارمیشن ٹیکنالوجی جانی جی پلیٹ نے نئے قانون کو وضع کرنے کیلئے منعقدہ ایک مکمل اجلاس کے بعد کہا کہ ابتدائی طور پر 2016ء میں تجویز کیا جانیوالا یہ بل عالمی ڈیٹا گورننس میں انڈونیشیا کی قیادت کے اعتماد اور پہچان کو مضبوط کرے گا۔
حکومتی نقطہ نظر کے مطابق ڈیٹا پروٹیکشن کا قانون تمام ڈیٹا آپریٹرز کے فرائض اور ذمہ داریوں کو نافذ العمل کرنے اور ان کی نگرانی کرنے میں حکومت کے کردار اور اختیار کو مضبوط کرے گا۔
انقرہ(شِنہوا)ترک پولیس نے ملک کے 4 صوبوں میں سیکورٹی آپریشنز کے دوران داعش سے وابستہ 10 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔
سرکاری ٹی وی ٹی آر ٹی نے منگل کے روز بتایا کہ انقرہ کے مرکزی صوبوں میں رہائش پذیر 7 افراد اور 3 دیگر مشتبہ افراد تمام غیر ملکی ہیں اور انہیں کونیا ، قیصری اور غازی انتیپ صوبوں میں کی جانیوالی پولیس کی بیک وقت کارروائیوں کے دوران حراست میں لیا گیاہے۔
انقرہ پولیس کی جانب سے داعش کے گرفتار اراکین سے برآمد ہونیوالے ڈیجیٹل مواد اور کچھ آن لائن عوامی قابل رسائی تصاویر کی جانچ کرنے کے بعد ان افراد کی شناخت ہوئی۔
پولیس نے بتایا کہ مشتبہ افراد مسلح سرگرمیاں انجام دیتے تھے۔
چھاپوں کے دوران بڑی تعداد میں ڈیجیٹل مواد اور تنظیمی دستاویزات بھی قبضے میں لے لی گئی ہیں۔
بشکیک(شِنہوا) کرغزستان اور تاجکستان نے سرحد پر مسلح تنازعہ کو حل کرنے کے لیے ایک پروٹوکول پر دستخط کیے ہیں۔
کرغزستان کی ریاستی کمیٹی برائے قومی سلامتی کی پریس سروس نے منگل کو بتایا کہ پروٹوکول پر دستخط مذاکرات کے بعد کیے گئے جو اس سے پہلے جنگ بندی اور صورتحال میں کمی پر پہلے طے پانے والے معاہدوں کے مطابق ہے۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ تازہ ترین معاہدے کے تحت مسلح تنازعے کو مکمل ختم کرتے ہوئے فوجی اہلکاروں اور فوجی سازوسامان کو مستقل تعیناتی کے مقامات پرواپس لایا جائے گا، سرحدی چوکیوں اور کمانڈنٹ دفاتر کا مشترکہ معائنہ اور رواں سال 14 اور 16 ستمبر کو ہونے والی مسلح جھڑپوں کی مکمل تحقیقات کی جائیں گی۔
پروٹوکول پر کرغزستان کی اسٹیٹ کمیٹی برائے قومی سلامتی کے چیئرمین کامچی بیک تاشیف اور ان کے تاجک ہم منصب سائمومین یتیموف نے دستخط کیے۔
بیجنگ(شِنہوا) چین کی الیکٹرانک انفارمیشن مینوفیکچرنگ انڈسٹری نے گزشتہ دہائی کے دوران اپنی ترقی میں تسلسل کو برقرار رکھا ہے۔
وزارت صنعت وانفارمیشن ٹیکنالوجی کے عہدیدار چھیاویوئیشان نے منگل کو ایک میڈیا کانفرنس میں بتایا کہ 2012 سے 2021 تک، صنعت کی ایڈڈ ویلیو میں11.6 فیصد کی اوسط سالانہ شرح سے اضافہ ہوا، اور اس کی آپریٹنگ آمدنی 70کھرب یوآن (تقریباً 10کھرب 10ارب امریکی ڈالر)سے بڑھ کر141 کھرب یوآن ہو گئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ 10 سال کے عرصے کے دوران، مربوط سرکٹس، سافٹ ویئر اور 5جی جیسے شعبوں میں ملکی جدت کو فروغ حاصل ہوا ہے۔ مستقبل کے حوالے سے چھیاو نے کہا کہ وزارت صنعتی چینز کے کلیدی شعبوں میں ترقی کومستحکم بنانے، مسابقتی اداروں اور الیکٹرانک انفارمیشن مینوفیکچرنگ انڈسٹری کی اعلیٰ معیار کی ترقی کو فروغ دینے کے لیے کام کرے گی۔
بیجنگ(شِنہوا) بین الاقوامی میڈیا نے چین کے صدر شی جن پھنگ کی شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہان مملکت کی کونسل کے 22ویں اجلاس میں شرکت اور بدھ سے جمعہ تک ان کے قازقستان اور ازبکستان کے سرکاری دوروں کوخصوصی کوریج دی ہے۔
عالمی میڈیا نے اس دورہ کو چین کے سربراہ مملکت کے سفارت کاری کے مکمل طور پر دوبارہ آغاز کا ایک تاریخی سنگ میل اور چین کی جانب سے ایک منصفانہ اور زیادہ معقول بین الاقوامی آرڈر قائم کرنے کی کوشش قراردیا۔
سنگاپور کے معروف روزنامہ لیانھے ژاؤباؤ نے لکھا کہ گزشتہ دو سالوں کے دوران صدر شی نے ویڈیو لنک کے ذریعے عالمی اجتماعات میں شرکت کی ، جبکہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 20ویں قومی کانگریس سے قبل شی کا یہ غیر ملکی دورہ اس بات کا اشارہ ہے کہ چین کے سربراہ نے سفارتکاری دوبارہ شروع کردی ہے۔
عالمی میڈیا ہاؤسز کا یہ بھی کہنا ہے کہ "شنگھائی کی روح" کو برقرار رکھتے ہوئے ایس سی او آہستہ آہستہ یوریشیائی خطے اور عالمی امور میں ایک اہم تعمیری شراکت دار بن رہا ہے۔
اے ایف پی نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم 2001 میں ایک سیاسی، اقتصادی اور سیکورٹی تنظیم کے طور پر قائم کی گئی تھی، اور یہ نیٹو جیسا کوئی باضابطہ فوجی اتحاد یا یورپی یونین جیسا مربوط بلاک نہیں ہے، لیکن اس کے اراکین فوجی تعاون اور تجارت کو فروغ دینے کے ساتھ سلامتی کے مشترکہ مسائل سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کررہے ہیں۔
بی بی سی کے مطابق سالوں کے دوران، ایس سی او کی سرگرمیوں میں علاقائی سلامتی سے بڑھ کر اقتصادیات، تجارت حتیٰ کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو بھی شامل کیا جاچکا ہے۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ اس بلاک میں بہت زیادہ اقتصادی صلاحیت بھی ہے جس میں مزید ممالک رکن یا شراکت دار کے طور پر شامل ہو رہے ہیں۔
بیجنگ(شِنہوا) بین الاقوامی میڈیا نے چین کے صدر شی جن پھنگ کی شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہان مملکت کی کونسل کے 22ویں اجلاس میں شرکت اور بدھ سے جمعہ تک ان کے قازقستان اور ازبکستان کے سرکاری دوروں کوخصوصی کوریج دی ہے۔
عالمی میڈیا نے اس دورہ کو چین کے سربراہ مملکت کے سفارت کاری کے مکمل طور پر دوبارہ آغاز کا ایک تاریخی سنگ میل اور چین کی جانب سے ایک منصفانہ اور زیادہ معقول بین الاقوامی آرڈر قائم کرنے کی کوشش قراردیا۔
سنگاپور کے معروف روزنامہ لیانھے ژاؤباؤ نے لکھا کہ گزشتہ دو سالوں کے دوران صدر شی نے ویڈیو لنک کے ذریعے عالمی اجتماعات میں شرکت کی ، جبکہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 20ویں قومی کانگریس سے قبل شی کا یہ غیر ملکی دورہ اس بات کا اشارہ ہے کہ چین کے سربراہ نے سفارتکاری دوبارہ شروع کردی ہے۔
عالمی میڈیا ہاؤسز کا یہ بھی کہنا ہے کہ "شنگھائی کی روح" کو برقرار رکھتے ہوئے ایس سی او آہستہ آہستہ یوریشیائی خطے اور عالمی امور میں ایک اہم تعمیری شراکت دار بن رہا ہے۔
اے ایف پی نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم 2001 میں ایک سیاسی، اقتصادی اور سیکورٹی تنظیم کے طور پر قائم کی گئی تھی، اور یہ نیٹو جیسا کوئی باضابطہ فوجی اتحاد یا یورپی یونین جیسا مربوط بلاک نہیں ہے، لیکن اس کے اراکین فوجی تعاون اور تجارت کو فروغ دینے کے ساتھ سلامتی کے مشترکہ مسائل سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کررہے ہیں۔
بی بی سی کے مطابق سالوں کے دوران، ایس سی او کی سرگرمیوں میں علاقائی سلامتی سے بڑھ کر اقتصادیات، تجارت حتیٰ کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو بھی شامل کیا جاچکا ہے۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ اس بلاک میں بہت زیادہ اقتصادی صلاحیت بھی ہے جس میں مزید ممالک رکن یا شراکت دار کے طور پر شامل ہو رہے ہیں۔
لاگوس(شِنہوا)نائیجیریا کے شمال مشرقی یوبے میں کشتی حادثے میں مرنیوالے افراد کی تعداد 11 ہو گئی ہے۔
ریاستی ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی کے محرر محمد گوجے نے شِنہوا کو بتایا کہ ریاست کے بلدیاتی علاقے ترمووا کی بستی جومبام میں ہفتے کے روز پیش آنیوالے واقعے کے بعد جاری ریسکیو آپریشن کے دوران مجموعی طور پر11 لاشیں نکالی جا چکی ہیں۔
گوجے نے کہا کہ 8 افراد کو زخمی حالت میں بچا لیا گیا ہے اور وہ مقامی ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔
ریاست یوبے کی حکومت کی جانب سے ہفتہ کو جاری کردہ ایک بیان کے مطابق ترمووا مقامی حکومت کے علاقے میں سیلابی لہروں کے باعث ہفتہ وار بازار جانیوالی 2 مسافر کشتیاں الٹ گئی تھیں۔
نائیجیریا میں ضرورت سے زائد وزن لادنے ، خراب موسم اور ناقص آپریشنز کی وجہ سے کشتیوں کے حادثات اکثر رپورٹ ہوتے رہتے ہیں۔
سعودی عرب میں ہوم ڈلیوری سروس کے لیے انسانی ڈرون کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔ صارفین اس کی حقیقت جاننے کی کوشش کر رہے ہیں۔وائرل ویڈیو میں بظاہر دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شخص ایک عمارت سے دوسری عمارت تک اڑتے ہوئے جاتا ہے اور آرڈر گاہک کو ڈیلیور کرتا ہے۔۔عرب میڈیا کے مطابق انسانی ڈرون ہوم ڈیلیوری سروس کے لیے فلائٹ انجن کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ رائیڈر ایک عمارت سے دوسری عمارت تک آرڈر پہنچانے کے لیے اسی سے کام لے رہا ہے۔ ابھی تک یہ پتا نہیں چل سکا ہے کہ ہوم ڈیلیوری سروس کمپنی کا نام اور اس کا پتہ کیا ہے۔ صارفین اس حوالے سے گوگل کے ذریعے معلومات حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ سوشل میڈیا پر وائرل اس ویڈیو نے دنیا کے مختلف ملکوں کے ان ریستورانوں کی یاد تازہ کردی جو ڈرون کے ذریعے پیزا اور کھانے پینے کا سامان گاہکوں تک پہنچا رہے ہیں۔ ڈرون جی پی ایس اور وڈیو کیمروں کی مدد سے 15 منٹ کے اندر آرڈر ریستوران سے گاہک تک پہنچا دیتا ہے۔ دنیا بھر میں ہوم ڈیلیوری سروس میں سالانہ 10 فیصد کا اضافہ ہو رہا ہے۔ توقع کی جا رہی ہے کہ 2030 تک ہوم ڈیلیوری سروس مارکیٹ کا حجم 365 ارب ڈالر تک پہنچ جائے گا۔مشرق وسطی اور شمالی افریقہ اس ٹرینڈ سے الگ تھلگ نہیں۔ یہاں مارچ2021 کے دوران ہوم ڈیلیوری سروس کا منافع 9 ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا۔ مارچ 2020 کے مقابلے میں75 فیصد لگ بھگ اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
آسٹریلیا کی ریاست تسمانیہ کے ایک دور دراز ساحل پر ایک درجن سے زیادہ وہیل مچھلیاں پھنس کر ہلاک ہو گئیں ہیں۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق آسٹریلیا کے محکمہ جنگلی حیات کے تفتیش کار ان وہیلوں کی ہلاکت کی درست وجہ جاننے کی کوشش کر رہے ہیں۔یہ14 وہیل مچھلیاں رواں ہفتے کے شروع میں تسمانیہ کے کنگ آئی لینڈ کے ساحل پر مردہ پائی گئی تھیں۔ماہر حیاتیات اور سٹیٹ کنزرویشن ایجنسی سے وابستہ جانوروں کے ڈاکٹروں نے اس واقعے کی چھان بین کے لیے مذکورہ جزیرے کا فضائی سروے کیا ہے لیکن انہیں وہاں مزید وہیل مچھلیاں نہیں ملی ہیں۔ماہر حیاتیات کرس کارلیون نے مقامی اخبار دی مرکری کو بتایا کہ ان وہیل مچھلیوں کی ہلاکت غلط مہم جوئی کا نتیجہ بھی ہو سکتی ہے۔کرس کارلیون نے کہا کہ ان مچھلیوں کے پھنس جانے کی سب سے عام وجہ غلط مہم جوئی ہے۔ شاید وہاں ان کے کھانے کے کچھ موجود ہوا ہو گا اور وہ(وہیل مچھلیاں) ساحل کے قریب چارہ کھا رہی ہوں گی۔ اسی دوران ممکنہ طور پر وہ وہاں پھنس کر رہ گئی ہوں گی۔
ابھی تک تو یہی سمجھ میں آتا ہے۔انہوں نے کہا کہ لگتا یہی ہے کہ یہ وہیل مچھلیاں اتوار کو اس ساحل پر گئی تھیں جبکہ اگلے روز پیر کو وہ مردہ حالت میں پائی گئیں۔کرس کارلیون نے دی مرکری کو مزید بتایا کہ اس خطے میں وہیل مچھلیوں کے لیے پھندے بڑے پیمانے پر موجودتو نہیں ہیں لیکن ان کا وجود غیرمتوقع بھی نہیں۔واضح رہے کہ 2020میں تسمانیہ ہی میں بہت بڑی تعداد میں وہیل مچھلیوں کے پھنس جانے کا واقعہ پیش آیا تھا جس میں 470 وہیل مچھلیاں ریاست کے مغربی ساحل پر پھنس کر رہ گئی تھیں۔اس وقت تسمانیہ کے منجمد پانیوں میں کئی دن کوشش کرنے والے درجنوں رضاکاروں کی کوششوں کے باوجود پھنسی ہوئی 300 سے زیادہ وہیل مچھلیاں ہلاک ہو گئی تھیں۔آسٹریلیا کے اس ساحلی علاقے میں بڑے پیمانے پر وہیل مچھلیوں کے پھنس جانے کی وجہ اب بھی پراسرار ہے۔کچھ ماہرین کا خیال ہے کہ 2020 میں پیش آنے والے واقعے کی وجہ شاید یہ تھی کہ وہیل مچھلیوں نے کھانے کی تلاش میں یا پھر بھٹک جانے والی ایک دو مچھلیوں کی پیروی کی تھی۔ جس کے بعد وہ سب پھنس کر موت کے منہ میں چلی گئیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے امریکہ اور یورپی یونین کے مداخلت پسندانہ موقف کی مذمت کرتے ہوئے ان ممالک کو مشورہ دیا ہے کہ وہ انسانی حقوق سے غلط فائدہ اٹھانے سے گریز کریں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ بات ناصر کنعانی نے ایرانی خاتون مہسا امینی کی موت کے حوالے سے امریکہ، یورپی یونین اور متعدد ممالک کے بعض حکام کے مداخلت پسندانہ موقف کے ردعمل پر اس افسوس ناک واقعے کے حوالے سے غیر ملکی مداخلت پسندانہ موقف کی مذمت کی۔ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ وہ ممالک جو جنگ پسندی اور تشدد کے لحاظ سے دنیا میں مشہور ہیں دوسرے ممالک کو انسانی حقوق کے حوالے سے مشورہ دینے کی پوزیشن میں نہیں ہیں۔انہوں نے بتایا کہ امریکہ زیادہ سے زیادہ دباو اور معیشتی دہشت گردی کی ناکام پالیسی کے تسلسل کے ساتھ ایرانی عوام کے حقوق کی سب سے بڑی خلاف ورزی کرنے والا ہے اور غیر ثابت شدہ دعوے اور دھوکہ پر مبنی موقف کے ساتھ خود کو ایرانیعوام کا حامی اور خیر خواہ ظاہر نہیں کر سکتا ہے۔کنعانی نے اپنے بیان کے اختتام میں کہا کہ ایسے ممالک کو مشورہ دیا کہ دوسرے ممالک میں بغاوت پیدا کرنے کی بے سود کوششیں کے بجائے اپنے ممالک میں انسانی حقوق کی ابتر صورتحال کو بہتر بنائیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
امریکہ نے دھمکی دی ہے کہ اگر روس نے یوکرین کے کچھ حصوں کا الحاق کیا تو ا س کے مزید سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے ایک سینیر اہلکار نے ایک ایسے وقت میں جب ماسکو کی طرف سے یوکرین کے چار علاقوں میں متعین رہ نما روس میں شمولیت کے حوالے سے ریفرنڈم کا منصوبہ بنا رہے ہیں کہا کہ واشنگٹن نے بارہا اس بات پر زور دیا ہے کہ اس کے مزید نتائج برآمد ہوں گے۔اس کے لیے امریکا کے پاس روس کے خلاف بہت سے آپشن موجود ہیں۔یہ پیش رفت یوکرین کے 4 علاقوں میں روس کے مقرر کردہ رہنمائوں کی جانب سے روس میں شمولیت کے حوالے سے ریفرنڈم کرانے کے منصوبوں کا اعلان کرنے کے ایک دن بعد سامنے آئی ہے۔ یہ اقدام جنگ کو تیزی سے بڑھا سکتا ہے، جبکہ اسے مغربی ممالک کی جانب سے مسترد کر دیا گیا ہے۔یوکرینی صدر نے روسی ریفرنڈم پر مغربی ردعمل کا خیر مقدم کیا۔یوکرین کے ایوان صدر نے کہا ہے کہ روس کی جانب سے ریفرنڈم کی دھمکی اس کی شکست کے خوف کو ظاہر کرتی ہے۔یوکرین کے صدارتی دفتر کے ڈائریکٹر آندرے یرماک نے منگل کو ٹیلی گرام پر ایک تبصرے میں تصدیق کی کہ ان کا ملک روس کے ساتھ مناسب طریقے سے نمٹائے گا۔ریفرنڈم کی یہ جنگ یوکرین کی افواج کی جانب سے ملک کے شمال مشرق میں گذشتہ دنوں غیر معمولی پیش رفت کے بعد سامنے آئی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
برطانیہ میں ملکہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات میں شرکت کرنے والے برازیل کے صدر پٹرول کی آسمان سے باتیں کرتی قیمت دیکھ کر حیران رہ گئے۔مہنگائی عالمی مسئلہ بن چکی ہے، ترقی یافتہ اور غریب ممالک کی تفریق کے بغیر اس عفریت نے ہر ملک کو جکڑ لیا ہے اور ہر کوئی بڑھتی مہنگائی سے حیران وپریشان ہے۔ایسا ہی کچھ ہوا ہے برازیل کے صدر جائیر بولسونارو کے ساتھ جو برطانیہ آئے تو تھے ملکہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات میں شرکت کرنے لیکن وہاں پٹرول کی آسمان سے باتیں کرتی قیمت دیکھ کر حیران رہ گئے۔برازیلی صدر نے لندن کے ایک پٹرول پمپ پر 161.1 پاونڈ فی لیٹر پٹرول فروخت ہوتا دیکھ کر اس کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر پوسٹ کردی۔جائیر نے اس کے ساتھ ہی دعوی کیا کہ دنیا کا سب سے سستا پٹرول برازیل میں دستیاب ہے اور وہ برطانیہ سے نصف قیمت پر فروخت ہو رہا ہے۔یاد رہے کہ برازیل میں پٹرول کی قیمت 5.4 برازیلین ریال مقرر ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی