یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے ملک کے چار علاقوں کے روس سے الحاق کے ریفرنڈم کے نتائج ماننے سے انکار کردیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کا یوکرین کے چار علاقوں کے روس سے الحاق کے ریفرنڈم کے نتائج ماننے سے انکار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ چاروں علاقے یوکرین کا حصہ تھے اور رہیں گے۔امریکا نے بھی اس حوالے سے یوکرین کے موقف کی حمایت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل یوکرین میں شرمناک ریفرنڈم پر روس کی مذمت کرے۔واضح رہے کہ یوکرین کے چار علاقوں کے روس سے الحاق پرہونے والے ریفرنڈم کے ابتدائی نتائج کا روس کے سرکری میڈیا نے اعلان کردیا ہے۔ جس کے مطابق خیرسون، زاپوریزیا، ڈونسک اور لوہانسک کی روس سے الحاق کی درخواست پر 96 فیصد عوام نے اس کے حق میں ووٹ دیا ہے۔برطانوی وزارتِ دفاع کے مطابق روسی صدر پیوٹن آندہ چند دن میں چاروں علاقوں کا روس کے ساتھ الحاق کا اعلان کر سکتے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
سعودی عرب نے 160 ممالک کے طلبہ کی سہولت کے لیے ادرس فی السعودیہ (سعودی عرب میں تعلیم حاصل کریں) کے عنوان سے پلیٹ فارم متعارف کرایا ہے۔ وزارت تعلیم اس کے تحت مختصر اور طویل المدتی تعلیمی ویزے جاری کرے گی۔عرب میڈیا کے مطابق سعودی کابینہ نے مختصر مدتی اور طویل مدتی تعلیمی ویزا جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سے یونیورسٹیوں میں طلبہ و طالبات اور سکالرز کو فائدہ ہوگا۔ انہیں یہ ویزا جاری کیا جائے گا۔ وزارت تعلیم نے کہا ہے کہ تعلیمی ویزے کے اجرا کا مقصد منفرد استعداد رکھنے والے طلبہ و طالبات اور سکالرز کو سعودی عرب کے تعلیمی اداروں اور ریسرچ سینٹر اور انسٹی ٹیوٹ سے جوڑنا ہے۔ اس کا مقصد عربی زبان کی تعلیم، اعتدال پسندی اور میانہ روی جیسی پاکیزہ اقدار کے پرچار میں سعودی عرب کی خدمات کا دائرہ وسیع کرنا ہے۔ وزارت تعلیم نے بتایا کہ یہ ویزہ اساتذہ اور سکالرز کو بھی جاری کیا جائے گا۔ مختصر مدتی ویزا ایک سال کا ہوگا اور طویل مدتی ویزہ مکمل تعلیمی پروگرام کے لیے جاری کیا جائے گا۔ وزارت تعلیم کا کہنا ہے کہ 160 ممالک کے طلبہ اس سکیم سے فائدہ اٹھاسکیں گے۔ 9 زبانوں میں ڈیٹا ریکارڈ کرنے کا موقع دیاجائے گا۔ ویزا درخواستیں متعلقہ اداروں کو پیش کی جائیں گی۔ علاوہ ازیں مملکت میں تعلیمی کارروائی کو آسان بنایا جائے گا۔ غیرملکی طلبہ کے لیے سپانسر کی شرط نہیں ہوگی۔ یاد رہے کہ سعودی عرب، پاکستان کے لیے سکالر شپ سکیم منظور کیے ہوئے ہے۔ دونوں ملک تعلیمِ، تدریس اور ریسرچ کے مختلف پروگراموں سے جڑے ہوئے ہیں۔ نئی سکیم سے فائدہ اٹھانے والوں میں پاکستانی طلبہ و طالبات اور سکالر بھی شامل ہوں گے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
ایران میں مہسا امینی کی ہلاکت کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے جن میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد83ہوگئی ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق پولیس کی حراست میں نوجوان خاتون کی موت کے خلاف ایران بھر کے کئی شہروں میں مظاہرے جاری ہیں ۔ انسانی حقوق کے ایک گروپ نے بتایا کہ تقریبا دو ہفتوں کے مظاہروں میں کم از کم 83 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔انسانی حقوق کے گروپوں کا کہنا ہے کہ درجنوں کارکنوں، طلبا اور فنکاروں کو حراست میں لیا گیا ہے اور صحافیوں کے تحفظ کی کمیٹی نے ٹویٹر پر کہا کہ اسے معلوم ہوا ہے کہ سیکورٹی فورسز نے 29 ستمبر تک کم از کم 28 صحافیوں کو گرفتار کیا ہے۔دریں اثنا، جرمنی کی وزیر خارجہ نے کہا کہ وہ چاہتی ہیں کہ یورپی یونین امینی کی موت کے بعد ایران پر پابندیاں عائد کرے۔ادھر ایران میں ہونے والے مظاہروں کی حمایت میں افغانستان میں ایرانی سفارت خانے کے سامنے خواتین نے ریلی نکالی۔مظاہرین نے بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر ایران جاگ چکا ہے، اب ہماری باری ہے، کابل سے ایران تک، آمریت کو انکار کرو، خواتین، زندگی، آزادی جیسے نعرے درج تھے۔طالبان فورسز نے مظاہرین کے بینرز چھین کر پھاڑ ڈالے اور ریلی کو منتشر کرنے کے لیے ہوائی فائرنگ کی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
افغانستان کے دارالحکومت کابل کے تعلیمی مرکز میں خودکش دھماکے میں 19 افراد ہلاک اور27زخمی ہوگئے جن میں بڑی تعداد طلباء کی ہے ۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس کے ترجمان خالد زدران نے بتایا ہے کہ جمعے کی صبح کابل میں ایک تعلیمی مرکز میں خودکش بم دھماکہ ہوا جس میں کم از کم 19 افراد ہلاک ہو گئے۔انہوں نے بتایا کہ طلبہ پریکٹس امتحان میں بیٹھے تھے کہ تعلیمی مرکز پر ایک خودکش حملہ آور نے حملہ کر دیا۔ حملے میں بدقسمتی سے 19 افراد ہلاک اور 27 زخمی ہوئے ہیں۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ کئی افراد نے مرکز پر حملہ کیاجن میں سے ایک نے کلاس روم میں جاکر خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔یہ دھماکہ دشت برچی کے قریب ہوا جو مغربی کابل میں شیعہ اکثریتی علاقہ ہے۔وزارت داخلہ کے ترجمان عبدل نافع تکور نے ٹویٹ میں لکھا کہ کاج نامی ایک تعلیمی مرکز پر حملہ کیا گیا ہے جس میں بدقسمتی سے ہلاکتیں ہوئی ہیں اور لوگ زخمی ہوئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ سیکیورٹی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ چکی ہیں، حملے کی نوعیت اور ہلاکتوں کی تفصیلات بعد میں جاری کی جائیں گی۔ شہری اہداف پر حملہ دشمن کے غیر انسانی ظلم اور اخلاق کے فقدان کو ثابت کرتا ہے۔آن لائن پوسٹ کی گئی ویڈیوز اور مقامی میڈیا کی طرف سے شائع کی گئی تصاویر میں زخمیوں کو جائے وقوعہ سے لے جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔گزشتہ سال افغانستان میں طالبان کی اقتدار میں واپسی سے دو دہائیوں سے جاری جنگ کا خاتمہ ہوا اور تشدد میں نمایاں کمی آئی تاہم حالیہ مہینوں میں سکیورٹی کی صورتحال ابتر ہونا شروع ہو گئی ہے۔افغانستان کے شیعہ ہزارہ افراد کو کوئی دہائیوں سے ظلم و ستم کا سامنا ہے۔ طالبان پر 1996 سے 2001 تک اس گروپ کے خلاف بدسلوکی کا الزام لگایا گیا تھا۔طالبان کی واپسی سے قبل دشت برچی میں ان کے سکول کے قریب بم دھماکوں میں 85 افراد ہلاک اور 300 کے قریب افراد زخمی ہو گئے تھے جن میں زیادہ تر طالبات شامل تھیںکسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی لیکن ایک سال قبل داعش نے اسی علاقے میں ایک تعلیمی مرکز پر خودکش حملے کا دعوی کیا تھا جس میں طلبہ سمیت 24 افراد ہلاک ہوئے تھے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پاکستان کسان اتحاد کا اپنے مطالبات کی منظوری کیلیے دھرنا تیسرے روز بھی جاری رہا ۔ احتجاج کے تیسرے روز مظاہرین نے ڈی چوک بڑھنے کی کوشش کی جس پر پولیس کی بھاری نفری کو طلب کرلیا گیا، پولیس نے کسانوں کو ڈی چوک کی جانب بڑھنے سے روک دیا ہے۔ دوسری جانب کسان اتحاد کے چیئرمین خالد باٹھ کا کہنا ہے کہ کسانوں کیلیے کھانے اور پانی کی ترسیل کے راستے میں رات کے پچھلے پہر انتظامیہ نے کنٹینرز لگا دیے ہیں، جس کی وجہ سے مظاہرین کو کھانا اور پانی نہیں پہنچ پا رہا ہے۔ انہوں نے متنبہ کیا کہ اگر انتظامیہ کے کھانے دینے کے لیے جانے والے راستے نہ کھولے تو ہم ڈی چوک کی جانب بڑھیں گے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ عوام کا سڑکوں پر آنا ہی واحد حل ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے لکھا کہ شریف اور زرداری پر نوازشات کی بارش سے طے ہے کہ اگر پاکستان کے عوام اس بارعمران خان کی کال پر باہر نہ نکلے تو اگلے 75 سال شریف اور زرداری کے بچوں کی حکومت پر مہر لگ جائے گی۔ جاری کردہ ٹوئٹ میں فواد چوہدری لکھتے ہیں کہ کروڑوں لوگ ایک بدمعاش اشرافیہ کی غلامی پر مجبور رہیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ واحد حل عوام کا سڑکوں پر آنا ہی ہے ، عوام تیاری کریں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ عوام کا سڑکوں پر آنا ہی واحد حل ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے لکھا کہ شریف اور زرداری پر نوازشات کی بارش سے طے ہے کہ اگر پاکستان کے عوام اس بارعمران خان کی کال پر باہر نہ نکلے تو اگلے 75 سال شریف اور زرداری کے بچوں کی حکومت پر مہر لگ جائے گی۔ جاری کردہ ٹوئٹ میں فواد چوہدری لکھتے ہیں کہ کروڑوں لوگ ایک بدمعاش اشرافیہ کی غلامی پر مجبور رہیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ واحد حل عوام کا سڑکوں پر آنا ہی ہے ، عوام تیاری کریں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے کیس میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی ضمانت منظور ہو گئی۔ دفعہ 144 کے کیس میں عمران خان ضمانت کے لیے ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال کی عدالت میں پیش ہوئے۔ ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے بابر اعوان کو وقت پر عدالت آنے پر سراہا اور کہا کہ اچھا لگا وقت پر آئے، نوجوانوں کو بھی یہی پیغام دینا چاہیے۔ جج کے ریمارکس پر بابر اعوان نے ساتھی وکلا کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں سنو، وقت کی پابندی کرو۔ یاد رہے کہ گزشتہ سماعت پر پی ٹی آئی کے رہنماں کے وقت پر نہ آنے پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ کمیشن خورمافیا ہمیشہ این آر او لے لیتا ہے، جیلیں صرف غریبوں کے لئے بنی ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں شیخ رشید احمد نے لکھا کہ پاکستان میں ہر کیس کے پیچھے بڑا چہرہ ہوتا ہے، لوگ چہرے دیکھتے ہیں، کیس نہیں،عوامی حمایت کے بغیر ملک نہیں چل سکتا۔ سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا کہ جہاں ہر چیزبکتی ہو، وہاں قوم نہیں بنتی، 50 کروڑ سے کم کرپشن کی کھلی چھٹی ہے، یہ مٹھائی بھی اپنے گھرمیں بانٹتے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے عرب جمہوریہ مصر کے صدر عبدالفتح السیسی نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور پاکستان میں مون سون بارشوں اور سیلاب سے قیمتی جانوں کے ضیاع اور تباہی پر پاکستانی عوام سے تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے پاکستان میں سیلاب متاثرین کے لئے مصر کی جانب سے امداد کا اعلان بھی کیا۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے مشکل کی اس گھڑی میں ٹیلی فون کرنے پر صدر عبدالفتح السیسی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مصری حکومت کی طرف سے حمایت اور یکجہتی کے بھرپور اظہار کو سراہا، وزیراعظم شہباز شریف نے سیلاب متاثرین کی امداد پر مصر کے صدر اور عوام کا شکریہ بھی ادا کیا، وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں کے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے حالانکہ موسمیاتی تبدیلیوں کا سبب بننے والی گرین ہاس گیسوں کے عالمی اخراج میں اس کا حصہ 1 فیصد سے بھی کم ہے۔ وزیر اعظم نے مصری صدر کو سیلاب سے ہونے والی تباہی سے جانوں، انفراسٹرکچر، ذریعہ معاش اور فصلوں کے نقصانات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے جانیں بچانے کے لیے حکومت کی ریسکیو اور امداد کی کوششوں کے علاوہ غذائی تحفظ، صحت اور معیشت پر سیلاب کے طویل مدتی اثرات کے حوالے سے بڑھتے ہوئے خدشات سے بھی آگاہ کیا، اس بات پر زور دیا گیا کہ لاکھوں متاثرین کی بحالی، تعمیر نو اور معاشی اثرات سے نمٹنے کے لئے بے پناہ وسائل درکار ہیں، دونوں رہنماں نے خطے میں ہونے والی اہم پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعظم نے مصر کے صدر کو ماحولیات کے حوالے سے عالمی کانفرنس کی کامیابی کے لئے پاکستان کی حمایت کا بھی یقین دلایا، دونوں رہنماں نے مختلف شعبوں میں تعاون کو مضبوط بنانے اور باہمی دلچسپی کے تمام امور پر قریبی تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
ایرانی بحریہ کے ڈپٹی کمانڈر نے کہا ہے کہکسی غیر ملکی فورسز کو ملک کے پانیوں میں جارحیت کرنے کی اجازت نہیں ہے۔یہ بات ایڈمیرل حمزہ علی کاویانی نے ایرانی خبررساں ادارے ارنا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ آرمی نیوی کا مشن بہت بڑا ہے، اور یہ مشن آبنائے ہرمز اور خلیج فارس سے لے کر شمالی بحر ہند، آبنائے باب المندب اور سوئیز کینال تک ہے۔ایڈمیرل کاویانی نے کہا کہ خلیج فارس، شمالی بحر ہند میں 22 ڈگری کے مدار تک اور آبنائے باب المندب، خلیج عدن اور بحیرہ احمر میں ملک کی بحری افواج کی طاقت اور صلاحیت کی وجہ سے دشمن کو ملک کے پانیوں میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکہ کا زوال قریب ہے اور جنرل سلیمانی نے اسلامی انقلاب اور اسلام کے دفاع کے لیے سرحدوں سے باہر پانچ فوجیں تشکیل دینے کے ساتھ خلیج فارس، آبنائے ہرمز، باب المندب، بحیرہ احمر، سوئیز کینال، بحیرہ روم اور اسرائیل تک ایک زمینی اور سمندری مزاحمتی فرنٹ کو پیدا کیا ہے۔ایڈمیرل حمزہ علی کاویانی نے کہا کہ اسرائیلی گزرگاہوں کے داخلی اور خارجی راستوں پر ایرانی بحریہ کی موجودگی ایک مستقل موجودگی ہے اور بحیرہ احمر میں لڑاکے بحری جہاز ہمیشہ اپنے مشن پر مصروف ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
امریکی صدر جوبائیڈن نے یوکرین کیلئے 12 ارب ڈالرکی نئی امداد کی منظوری دے دی ہے۔غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق امریکی سینیٹ نے منظوری یوکرین کی معاشی اور فوجی امداد کے لیے دی ہے۔اس امداد میں یوکرین کی فوج کیلئے ہتھیاروں، تنخواہوں اور رسد کیلئے 3 ارب ڈالر شامل ہیں۔صدر جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ امریکا یوکرین پرروسی دعوں کو کبھی تسلیم نہیں کرے گا۔انھوں نے یہ بھی کہا کہ روس کی زیرِقیادت یوکرین میں ریفرنڈم کبھی تسلیم نہیں کریں گے اور روس نے یوکرین میں ریفرنڈم کرواکر بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
مقبوضہ مغربی کنارے میں صیہونی فورسزکی بربریت ایک اور معصوم جان لے گئی، اسرائیلی فوجیوں کے خوف سے 7 سالہ ریان کا دل بند ہوگیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق 7 سالہ بچے ریان کا اسرائیلی فورسزنے سکول سے واپسی پر پیچھا کیا، معصوم بچہ خوفزدہ ہو کر بھاگا اورانچائی سے نیچے جاگرا، فلسطینی بچے کو زخمی حالت میں ہسپتال پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے حرکت قلب بند ہونے کے باعث اس کی موت کی تصدیق کر دی۔امریکی محکمہ خارجہ نے 7 سالہ ریان کی ہلاکت کی مکمل اور فوری تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا ایک معصوم فلسطینی بچے کی موت پر دل شکستہ ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
امریکا نے ایران کی پیٹروکیمیکل اورپیٹرولیم کی تجارت میں ملوث ہونے کے شبے میں بعض کمپنیوں پر پابندیاں عائد کردیں،ان میں سے بعض چین میں قائم ہیں،جبکہ واشنگٹن نے تہران پر اپنی معاشی پابندیوں کو نافذکرنے کے لیے مزید اقدامات کی بھی دھمکی دی ہے۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلینکن نے ایک بیان میں کہا کہ واشنگٹن نے چین کی دو کمپنیوں ژونگ گو اسٹوریج اینڈ ٹرانسپورٹیشن کمپنی لمیٹڈ اور ڈبلیو ایس شپنگ کمپنی لمیٹڈ پر پابندیاں عاید کی ہیں۔یہ دونوں کمپنیں ایران کی پیٹرولیم اور پیٹروکیمیکل کی مصنوعات کی فروخت پرعاید پابندیوں کوناکام بنانے کی کوششوں کا حصہ ہیں۔امریکی محکمہ خزانہ نے جنوبی اور مشرقی ایشیا میں صارفین کو ایران کی لاکھوں ڈالرمالیت کی پیٹرو کیمیکل اور پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں ملوث کمپنیوں کے نیٹ ورک پربھی پابندیاں عاید کردی ہیں۔امریکی محکمہ خزانہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس کارروائی میں متحدہ عرب امارات، ہانگ کانگ اور بھارت میں ایرانی بروکرز اور فرنٹ کمپنیوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔واضح رہے کہ واشنگٹن اور تہران کے درمیان 2015 میں طے شدہ جوہری معاہدے (مشترکہ جامع لائحہ عمل،جے سی پی او اے) کی بحالی کے لیے بالواسطہ مذاکرات اس وقت تعطل کا شکار ہو چکے ہیں۔بلینکن نے ایک بیان میں کہا کہ جیسا کہ ایران نے جے سی پی او اے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اپنے جوہری پروگرام کو تیزکرنے کا عمل جاری رکھا ہوا ہے،تو اسی تناسب سے ہم بھی ایران کی پیٹرولیم اور پیٹروکیمیکل کی فروخت پرپابندیوں کے نفاذ میں تیزی لاتے رہیں گے۔یہ پابندیاں جے سی پی او اے کے تحت ہٹائی گئی تھیں۔انھوں نے کہا کہ پابندیوں کے یہ اقدامات باقاعدگی سے جاری رہیں گے۔ان کا مقصد ایران کی تیل اور پیٹرو کیمیکل برآمدات کو سختی سے محدود کرنا ہے۔بلینکن نے خبردارکیا کہ اس طرح کی فروخت اور لین دین میں ملوث کسی بھی شخص کو فوری طور پراس عمل سے باز آجاناچاہیے تاکہ وہ امریکی پابندیوں کا نشانہ بننے سے بچ سکے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
بھارتی حکومت نے کار میں مسافروں کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے ائیر بیگس کو لازمی قرار دیدیا ۔بھارتی میڈیا کے مطابق مرکزی وزیر نتن گڈکری نے اعلان کیا کہ کار میں مسافروں کی حفاظت کو مد نظر رکھتے ہوئے حکومت نے 6 ائیر بیگس کو لازمی قرار دیا تھا، اب اسے ایک سال تک توسیع دے دی ہے۔مودی حکومت کے وزیر نے اعلان کیا کہ یکم اکتوبر دو ہزار تئیس تک تمام کاروں میں 6 ائیر بیگس نصب کئے جائیں گے۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اس سے قبل یکم اکتوبر دو ہزار بائیس سے ایم ون کٹیگری کے تمام گاڑیوں میں 6 ائیر بیگس لازمی قرار دئیے جانے کی تجویز تھی، یہ تجویز بھارت میں ہونے والے سڑک حادثات میں ہونے والی اموات کے بعد سامنے آئیں تھیں۔واضح رہے کہ گاڑی کی ٹکر کی صورت میں سائڈ / ٹورسو ایئر بیگ موٹر گاڑی کی باڈی اور اس میں بیٹھے مسافر کے درمیان کشن کا کام کرتے ہیں اور مسافر کو اس کے اثرات سے محفوظ رکھتے ہیں۔یاد رہے کہ بھارت میں آئے روز ٹریفک حادثات رونما ہوتے رہتے ہیں، حکومتی اعدادوشمار کے مطابق سنہ 2021 میں ٹریفک حادثوں میں ڈیڑھ لاکھ ہلاکتیں ہوئیں تھیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
متحدہ عرب امارات اور جاپان نے سفارتی تعلقات کی گولڈن جوبلی کے موقع پر تاریخ ساز معاہدے کرڈالے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق جاپان اور یو اے ای نے سفارتی تعلقات کے پچاس سال مکمل ہونے پر تاریخی نوعیت کے معاہدے کئے ہیں،صنعت اور جدید ٹیکنالوجی کے وزیر ڈاکٹر سلطان بن احمد الجابر اور جاپان کے لیے متحدہ عرب امارات کے خصوصی ایلچی اور جاپانی وزیر خارجہ نے دونوں ممالک کے درمیان جامع اسٹریٹجک پارٹنرشپ معاہدے کی دستاویز پر دستخط کیے۔اس تاریخ ساز معاہدے کو حال ہی میں ابوظہبی ایگزیکٹو کونسل کے رکن اور ابوظہبی ایگزیکٹو آفس کے چیئرمین شیخ خالد بن محمد بن زید النیان نے متعارف کرایا تھا۔شراکت داری کے اہم شعبوں میں سفارت کاری، ٹیکنالوجی، مینوفیکچرنگ، انفراسٹرکچر، مصنوعی ذہانت، صحت کی دیکھ بھال اور چھوٹے کاروباروں کے ساتھ ساتھ زراعت، ماحولیاتی تحفظ سمیت موسمیاتی تبدیلی کے حل، تعلیم، سائنس اور ٹیکنالوجی، اور دفاع اور سلامتی میں تجارت میں تعاون کرنا بھی شامل ہے۔تاریخی معاہدے کے موقع پر جاپان نے اعلان کیا کہ عام پاسپورٹ رکھنے والے متحدہ عرب امارات کے شہریوں کو جاپان میں داخلے کے لیے ویزا کی شرائط سے مستثنی قرار دیا جائے گا تاہم استثنی کے نفاذ کی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔اس موقع پر دونوں ممالک نے درمیان دو طرفہ تعاون کو نئی جہت پر لیجانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔یو اے ای حکام کا کہنا تھا کہ جاپان کی جانب سے متحدہ عرب امارات کے شہریوں کو ویزا کی شرائط سے استثنی متحدہ عرب امارات کی سفارتی کوششوں کا ثمر ہے جس کی قیادت خارجہ امور اور بین الاقوامی تعاون کے وزیر شیخ عبداللہ بن زاید النہیان کر رہے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے سافی گروپ فار الیکٹرانک گیمز کی حکمت عملی کا اعلان کردیا ۔ سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا کہ سافی گروپ سعودی عرب کو 2030 تک الیکٹرانک گیمز اور سپورٹس کے بین الاقوامی سینٹر میں تبدیل کرنے والی حکمت عملی کا کلیدی عنصر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم سپورٹس اور الیکٹرانک گیمز کے حوالے سے موجود امکانات سے فائدہ اٹھا کر اپنی معیشت میں تنوع پیدا کرتے ہوئے جدت کے عمل کو آگے بڑھانے کے لیے کام کررہے ہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ مملکت میں الیکٹرانک سپورٹس کے حوالے سے تفریحاتی سرگرمیوں اور مقابلہ جاتی پروگراموں کا معیار بلند ہو۔ سافی گروپ فار الیکٹرانک گیمز پبلک انویسٹمنٹ فنڈ کے ماتحت ہے۔ اس کی حکمت عملی کے متعدد اہم اہداف ہیں۔ بڑا ہدف یہ ہے کہ الیکٹرانک سپورٹس اور گیمز سیکٹر میں سرمایہ کاری میں اضافہ کیاجائے۔سافی گروپ کی حکمت عملی کے تحت مملکت میں الیکٹرانک گیمز کی 250 کمپنیوں کے قیام پر کام ہوگا جس سے 39 ہزار افراد کو روزگار ملے گا۔ مجموعی قومی پیداوار میں اس سیکٹر کا حصہ سال 2030 تک بڑھ کر 50 ارب کے لگ بھگ ہوجائے گا۔ حکمت عملی کے تحت 4 پروگراموں میں 142 ارب ریال تک کا سرمایہ لگایا جائے گا۔ ان میں سے 50 ارب ریال ایک ایسی کمپنی میں لگائے جائیں گے جو سپورٹس گیمز کے پرچار اور اسے نئی شکل دینے کے حوالے سے دنیا کی بہترین کمپنی ہوگی۔70 ارب ریال الیکٹرانک سپورٹس سیکٹر اور گیمز کو نیا اندازدینے کے لیے ایک ایسے گروپ کے حصص خریدنے پر لگائے جائیں گے جو سافی گروپ کی سکیموں میں معاون بنے گا۔ دو ارب ریال الیکٹرانک سپورٹس اور گیمز کی تجدید کی غرض سے نئی کمپنیوں میں لگائے جائیں گے۔ 20 ارب ریال گروپ کی حکمت عملی سے مطابقت رکھنے والی نامور کمپنیوں میں لگائے جائیں گے۔ یاد رہے کہ سافی گروپ کی حکمت عملی اس کی ماتحت5 کمپنیاں نافذ کریں گی۔ ہر ایک اپنی خاص حکمت عملی کے ساتھ آزادانہ طریقے سے کام کرے گی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
روسی صدر ولادیمیر پیوٹن یوکرین سے قبضے میں لیے گئے 4 علاقوں کے الحاق کا اعلان کرنے کے لیے دستاویز پر دستخط کریں گے۔غیر ملکی خبر رساںادارے کے مطابق روس کی جانب سے قانونی طور پر کیے جانے والے اقدامات میں سے یہ ایک ہے جس کے بارے میں ان کا موقف ہے کہ اس فیصلے سے یوکرین کے 15 فیصد علاقے کا روس کے ساتھ الحاق ہوگا جو اس بات کی تصدیق ہے کہ روسی صدر اہم فوجی مشکلات کے باوجود بھی یوکرین کے خلاف جنگ میں آگے بڑھنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔روس کے اس اقدام کو عالمی سطح پر دوران جنگ غیر قانونی قبضہ قرار دے کر مسترد کیا گیا، یوکرین اور مغربی ممالک کا کہنا ہے کہ الحاق کے لیے منعقدہ ریفرنڈم گن پوائنٹ پر ہونے والے جھوٹے ریفرنڈم ہیں۔رپورٹ کے مطابق واشنگٹن اور یورپی یونین بھی روس کے اس قدم پر اضافی پابندیاں عائد کرنے جا رہے ہیں، اسی طرح سیربیا اور قازقستان جیسے روس کے چند قریبی اتحادیوں نے بھی ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ وہ اس الحاق کو تسلیم نہیں کریں گے۔الحاق کے لیے دستاویز پر دسخط کی تقریب روس کے عظیم حال میں منعقد ہوگی جس میں روس کے حامی رہنما شامل ہوں گے جن کے بارے میں ماسکو کا کہنا ہے وہ تمام یوکرین کے چاروں علاقوں کھیرسن، زپوریزہیا، ڈونیٹسک اور لوہانسک کے رہنما ہیں۔روس نے کہا ہے کہ الحاق کے لیے ہونے والا ریفرنڈم حقیقی تھا جس کو عوامی حمایت حاصل تھی۔اس سے قبل قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں کہ روس کس طرح الحاق کو حتمی شکل دے گا تاہم صدر ولادیمیر پیوٹن کے ترجمان دیمرتی پیسکوف نے تقریب کی کچھ تفصیلات کی تصدیق کی۔ترجمان دیمرتی پیسکوف نے کہا کہ نئے علاقوں کے روسی فیڈریشن میں شامل ہونے کے معاہدے پر باضابطہ دسخط کیے جائیں گے جس میں وہ چاروں علاقے شامل ہوں گے جہاں ریفرنڈم کرکے روس کے ساتھ کھڑے ہونے کی درخواست کی گئی تھی۔انہوں نے کہا کہ اس معاملے پر صدر پیوٹن اہم تقریر کریں گے اور ماسکو کے ریڈ اسکوائر پر ایک اہممحفل بھی سجائی جائے گی جہاں بہت بڑی اسکرین پہلے ہی نصب کی گئی
جس پر چاروں علاقوں کے نام اور روس کا نام لکھا گیا ہے۔صدر کے ترجمان نے اس بات کی تصدیق نہیں کہ آیا پیوٹن ریڈ اسکوائر پر ہونے والی محفل میں شرکت کریں گے یا نہیں تاہم اس سے قبل 2014 میں روسی صدر اسی طرح کی ایک محفل میں شریک ہوئے تھے جب روس نے یوکرین کے علاقے کریمیا کے الحاق کا اعلان کیا تھا۔روس میں اس حوالے سے جشن کی تیاریاں کی جا رہی ہیں جبکہ رپورٹس آرہی تھیں کہ ماسکو کو جنگ میں بدترین مزاحمت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور حالیہ ہفتوں میں شمال مشرق میں روسی افواج کو شکست سے دوچار ہونا پڑا ہے۔گزشتہ ہفتے ایک تقریر میں روسی صدر نے الحاق کے منصوبوں کی حمایت کی تھی جس میں انہوں نے لاکھوں روسی سپاہیوں کو جنگ کے لیے بھیجنے کی بات تھی اور ضرورت پڑنے پر روسی سرزمین کے دفاع کے لیے جوہری ہتھیاروں کے استعمال کی دھمکی بھی دی تھی۔عسکری ماہرین کا کہنا ہے کہ کیف اس وقت روس کو ایک اور بڑی شکست دینے جا رہا ہے کیونکہ صوبہ ڈونیٹسک کے شمالی علاقے میں روس کے اہم دفاعی علاقے کو اپنے گھیرے میں لے لیا ہے۔اگر یوکرین اس علاقے پر قبضہ کرنے میں کامیاب ہوتا ہے تو اس سے یوکرینی فوج کو ان علاقوں پر حملہ کرنے کے لیے راہ ہموار ہوگی جن کو روس الحاق کے طور پر شامل کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔روسی پارلیمان کے سربراہ کا کہنا تھا کہ 4 اکتوبر کو 4 علاقوں کے روس میں الحاق پر غور کیا جائے گا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
امریکا کی ریاست فلوریڈا میں آندھی اور طوفان سے کم سے کم 17 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے جبکہ امریکی صدر جو بائیڈن نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اموات کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے۔فلوریڈا کے گورنر کا کہنا ہے کہ طوفان سے جو تباہی ہوئی ہے وہ پانچ سو برسوں میں نہیں دیکھی گئی۔امریکی میڈیا کے مطابق طوفان میں سب سے زیادہ فورٹ مائرز متاثر ہوا ہے اور ریاست میں اب بھی پچیس لاکھ سے زائد شہری بجلی سے محروم ہیں۔غیرملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ طوفان اب نسبتا کم شدت کے ساتھ جنوبی کیرولائنا کی جانب بڑھ رہا ہے۔امریکی صدر جو بائیڈن نے خبردار کیا ہے کہ سمندری طوفان ایان ریاست کی تاریخ میں فلوریڈا سے ٹکرانے والا سب سے مہلک طوفان ہو سکتا ہے، کیونکہ امدادی ٹیمیں سیلابی پانی، گرتی ہوئی بجلی کی لائنوں اور ملبے میں پھنسے رہائشیوں کو بچانے کے لییکوششیںکر رہی ہیں۔بائیڈن نے وعدہ کیا کہ وفاقی حکومت فلوریڈا کے رہائشیوں کو طوفان کے بعد درکار مدد فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کرے گی۔بائیڈن نے واشنگٹن ڈی سی میں فیڈرل ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی (فیما) کے صدر دفتر کے دورے کے دوران کہا کہ یہ فلوریڈا کی تاریخ کا سب سے مہلک سمندری طوفان ہو سکتا ہے۔تعداد ابھی تک واضح نہیں ہے لیکن ہم ابتدائی رپورٹس سن رہے ہیں کہ کیا جانی نقصان ہو سکتا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
ملک بھر میں کورونا کے وار جاری،چوبیس گھنٹے کے دوران موذی مرض سے مزید 3 مریض دم توڑ گئے ۔ قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ)کے مطابق چوبیس گھنٹے کے دوران 11 ہزار 970 ٹیسٹ کئے گئے جس میں 43 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ این آئی اے رپورٹ میں کہا گیا کہ ملک بھر میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 0.36 فیصد ریکارڈ کی گئی جبکہ مزید تین مریض جاں بحق ہوگئے ہیں، 47 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
اسلام آباد میں ڈینگی کے 96 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ، ڈی ایچ او کے مطابق اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں ڈینگی کے 43 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اسلام آباد کے شہری علاقوں میں ڈینگی کے 53 کیسز رپورٹ ہوئے، جس کے بعد اسلام آباد میں رواں سیزن ڈینگی کے رپورٹ ہوئے کیسز کی تعداد 2ہزار 331 ہو گئی ہے، جبکہ اسلام آباد میں رواں سیزن ڈینگی سے 6 مریض انتقال کر چکے ہیں۔ سیکریٹری صحت کے مطابق لاہور سمیت پنجاب بھر میں ڈینگی کے 401 کیسز رپورٹ ہوئے ہیںِ لاہور 174، راولپنڈی 115 اور گجرانوالہ سے ڈینگی کے 41 کیسز رپورٹ ہوئے، ملتان 16،فیصل آباد 9، سرگودھا 7،خانیوال اور اٹک سے ڈینگی کے 5 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ ڈیرہ غازی خان میں ڈینگی کے 4 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ وہاڑی اور سیالکوٹ سے ڈینگی کے 3،3 کیسز جبکہ گجرات، ساہیوال، بہاولپور،مظفرگڑھ، راجن پور اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ڈینگی کے2، 2 کیسزرپورٹ ہوئے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
رہنما مسلم لیگ ن اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ نیب سے پوچھا جائے کہ جھوٹے کیس کس کے کہنے پر بنائے گئے ؟ سابق چیئرمین نیب نے لوگوں کی زندگیاں خراب کی ہیں وہ جواب دہ ہیں۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہد خاقان نے کہا کہ انصاف کے نظام کو درست کرنے کی ضرورت ہے، سابق چیئرمین نیب عوام کو حقائق بتائیں، احتساب کرنے والوں کو خود سب کے سامنے حساب دینا ہوتا ہے، یہ معاملات ایسے نہیں چلتے ، ایک دن ان کو حساب دینا ہوگا، جواب حکومتیں نہیں لیتیں، عدالتیں لیتی ہیں، عدالتوں میں لوگ 6،6 سال سے کیسز چلاتے ہیں، ہم کہتے ہیں کہ انصاف کے نظام کو چلنا چاہیے، 4 سال کی غفلت 4 ماہ میں ٹھیک نہیں ہوتی۔ ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ تیل کی قیمتیں حکومت نہیں اوگرا طے کرتی ہے، اوگرا عالمی منڈی کی قیمتیں اور دیگر عنصر کو شامل کرکے قیمتوں کا تعین کرتی ہے، بجلی کے معاملات نیپرا کا ادارہ دیکھتا ہے حکومت نہیں دیکھتی، نیپرا اور اوگرا آزاد ادارے ہیں، پہلے 30 دن بعد تیل کی قیمت کا تعین کیا جاتا تھا، اب ہر 15 روز بعد تیل کی قیمت کا تعین کیا جاتا ہے، تیل میں کوئی سیلز ٹیکس شامل نہیں ہے، حکومت جتنا ریلیف عوام کو دے سکتی ہیدے رہی ہے، امید ہے آج پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہوجائیں گی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
وزیراعظم شہباز شریف نے کہاہے کہ ایون فیلڈ ریفرنس جیسی انتقامی کارروائیاں ملک میں سیاسی عدم استحکام کا باعث بنیں ، سیاست کو نقصان پہنچا اورجمہوری عمل متاثرہوا، میرے خلاف جھوٹا منی لانڈرنگ کا کیس بنایا گیا، 20 سال وزیر اعلی رہا، اس دوران ایسے فیصلے کیے جس سے خاندان کے کاروبار کو نقصان پہنچا، میں نے شوگر ملز کو سبسڈی دینے کی سمریسفارش کے باوجود مسترد کی ۔ جمعہ کو وزیراعظم شہباز شریف منی لانڈرنگ کیس میں لاہور کی سپیشل کورٹ میں پیش ہوئے۔ وکیل نے عدالت کو بتایا کہ شہباز شریف کی آج کابینہ کی میٹنگ تھی پھر بھی وہ لاہور آئے ہیں جبکہ حمزہ شہباز بیمار ہیں، وکیل نے حمزہ شہباز کی میڈیکل گرانڈ پر حاضری معافی کی درخواست دائر کی۔ سماعت کے دوران شہباز شریف نے کمرہ عدالت سے واپس جانے کی اجازت مانگ لی اور کہا میں عدالتی حکم پر پیش ہوا ہوں، میری اسلام آباد میں مصروفیات ہیں، میں جانا چاہتا ہوں عدالت اجازت دے۔ شہباز شریف نے مزید کہا کہ میرے خلاف جھوٹا منی لانڈرنگ کا کیس بنایا گیا، 20 سال وزیر اعلی رہا، جس دوران ایسے فیصلے کیے جس سے خاندان کے کاروبار کو نقصان پہنچا، میں نے شوگر ملز کو سبسڈی دینے کی سمری مسترد کی، میں نے انکار کیا اور کہا کہ یہ پنجاب کی غریب عوام کا پیسہ ہے، مجھے سفارش بھی آئی مگر میں نے سمری مسترد کی۔
وزیراعظم کے وکیل نے کہا کہ ایف آئی آر درج ہوئی تب شہباز شریف جیل میں تھے، ایف آئی آر کے متن میں کم اجرت والے ملازمین نے یہ نہیں کہا کہ یہ اکاونٹس شہباز شریف کے کہنے پر کھلے ہیں، استغاثہ کہتا ہے کہ چار ارب روپے کی چینی کی فروحت کو چھپایا گیا، دیکھنا یہ ہے کہ کیا ایف آئی اے کو کارروائی کرنے کا اختیار ہے؟ اس میں ایف بی آر یا انکم ٹیکس والے کاروائی کرسکتے ہیں۔ بعدازاں لاہور کی عدالت نے وزیراعظم شہبازشریف کو واپس جانے کی اجازت دے دی جس کے بعد شہباز شریف کمرہ عدالت سے واپس روانہ ہو گئے۔دوسری طرف وزیراعظم شہباز شریف نے ٹوئٹر پربیان میں کہا کہ ایون فیلڈ ریفرنس سے یہ بات واضح ہوگئی کہ احتساب کے نظام کو کس طرح نواز شریف اور مریم نواز کو بدنام کرنے کے لئے استعمال کیا گیا۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ اس طرح کی انتقامی کارروائیوں سے ملک میں سیاسی عدم استحکام پیدا ہوا، سیاست کو نقصان پہنچا اورجمہوری عمل متاثرہوا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
سیلاب کے باعث ایک ماہ سے ریلوے سروس معطل، فیصل آباد سے دوسرے شہروں تک سامان پہنچانے کے لیے کارگو ریل سروس بھی بند ہوچکی ، ہزاروں ٹن سامان کی ترسیل کا سلسلہ بھی رک گیا ہے۔ سیلاب اور بارش کی سے ملک بھر میں ریلوے کا نظام شدید متاثر ہوا ہے۔ کئی مقامات پر ریلوے ٹریک بہہ چکا ہے جب کہ کچھ جگہوں پر اب بھی ٹریک پر پانی موجود ہے۔ ٹرین کا پہیہ بند ہونے سے ریلوے کو یومیہ 10 کروڑ روپے کا خسارہ ہونے لگا ہے۔ فیصل آباد سے چلنے والی 7 مسافر ٹرینیں سیلاب کے باعث بند ہوئیں تودوسرے شہروں تک سامان کی ترسیل کا عمل بھی بری طرح متاثر ہوگیا ہے۔ ریلوے اسٹیشن اور گوداموں میں ہزاروں ٹن سامان کے ڈھیر لگ گئے ہیں۔ ریل کارگو استعمال کرنے والے تاجر بھی ٹرینیں بند ہونے سے پریشان ہیں اور اسٹیشن پر سامان بھی کھلے آسمان تلے پڑا رہنے سے خراب ہونے لگا ہے۔ سما سے بات کرتے ہوئے تاجروں نے بتایا کہ ٹرینیں نہ چلنے سے ہمیں اب ٹرک میں سامان بھیجنا پڑرہاہے جو کہ بہت زیادہ مہنگا پڑتا ہے۔ ریلوے حکام کے مطابق ٹریکس کی مرمت کا کام آئندہ 15 روز میں مکمل کرکے ٹرین آپریشن بحال کردیا جائے گا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
مشیر اطلاعات پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ شہباز، زرداری حکومت آڈیو میں مان چکی ہے کہ سائفر حقیقت ہے، کیا عمران خان اپنے خلاف سازش پر خاموش ہوجاتے؟ سائفر کے حوالے سے حقیقت قوم کے سامنے آنا ضروری ہے مگر تحقیقات کرواتے ہوئے امپورٹڈ ٹولے کی کانپیں ٹانگتی ہیں۔ عمر سرفراز چیمہ نے اپنے رد عمل میں کہا کہ شہباز زرداری حکومت سمجھتی ہے کہ سائفر غیر اہم ہے تو بلاتاخیر اس کی تحقیقات کروائے، چیئرمین عمران خان کئی مرتبہ اعلی عدلیہ سے بھی سائفر کے حوالے سے تحقیقات کی استدعا کر چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فاشسٹ حکومت کے دور میں کسان سڑکوں پر اپنے حقوق مانگ رہے ہیں، امپورٹڈ حکومت کسانوں کے حقوق اور آواز دبانے کیلئے اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے، شہباز زرداری حکومت میں ہر طبقے کی کمر ٹوٹ چکی ہے۔ مشیراطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ مہنگا ڈیزل ،پٹرول، کھاد، بجلی اور جان لیوا ٹیکس کسانوں پر قہر بن کر ٹوٹے ہیں، عمران خان کے دور میں بہترین زرعی پالیسیوں سے کسان خوشحال ہوا، فصلوں کی ریکارڈ پیداوار، زرعی نظام میں اصلاحات ہوئیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
مشیر اطلاعات پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ شہباز، زرداری حکومت آڈیو میں مان چکی ہے کہ سائفر حقیقت ہے، کیا عمران خان اپنے خلاف سازش پر خاموش ہوجاتے؟ سائفر کے حوالے سے حقیقت قوم کے سامنے آنا ضروری ہے مگر تحقیقات کرواتے ہوئے امپورٹڈ ٹولے کی کانپیں ٹانگتی ہیں۔ عمر سرفراز چیمہ نے اپنے رد عمل میں کہا کہ شہباز زرداری حکومت سمجھتی ہے کہ سائفر غیر اہم ہے تو بلاتاخیر اس کی تحقیقات کروائے، چیئرمین عمران خان کئی مرتبہ اعلی عدلیہ سے بھی سائفر کے حوالے سے تحقیقات کی استدعا کر چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فاشسٹ حکومت کے دور میں کسان سڑکوں پر اپنے حقوق مانگ رہے ہیں، امپورٹڈ حکومت کسانوں کے حقوق اور آواز دبانے کیلئے اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے، شہباز زرداری حکومت میں ہر طبقے کی کمر ٹوٹ چکی ہے۔ مشیراطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ مہنگا ڈیزل ،پٹرول، کھاد، بجلی اور جان لیوا ٹیکس کسانوں پر قہر بن کر ٹوٹے ہیں، عمران خان کے دور میں بہترین زرعی پالیسیوں سے کسان خوشحال ہوا، فصلوں کی ریکارڈ پیداوار، زرعی نظام میں اصلاحات ہوئیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف نے کہا ہے کہ امید ہے ادارے اب عمران خان کو لگام ڈالیں گے، عمران خان کو لگام ڈال کر قوم کو بھیانک انجام سے بچایا جا سکتا ہے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ن لیگ کے رہنما جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ نواز شریف مخالفت میں ایک بت تراشا گیا، ادارے کمزور کیے گئے، امید ہے ادارے بھی اب اسے لگام ڈالیں گے۔ جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ نوازشریف دشمنی میں اسے قوم سے کھیلنے کی اجازت نہیں دے سکتے، یہ مذہب سے کھیلا سلامتی سے کھیل رہا ہے، وہ ریاست کی سلامتی سے کھیل جائے اورہم دیکھتے رہ جائیں، کیا اس کو ریاست سے بار بار غداری کا مرتکب ہونے دیں۔ لیگی رہنما نے کہا کہ کوئی بتائے گا عمران سے ڈھیل کے مقاصد کب قوم کے سامنےآئیں گے، کھلنڈرے کھلاڑی کی ضرورت کب پوری ہو گی، اس شخص نے قوم میں تقسیم ڈالی، اب اداروں کو ذمہ داری پوری کرناچاہیے۔ جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ دوسروں کو طعنے دینے والے شخص کے معاملات منظرعام پر آنے والے ہیں، بشری بی بی بھی مخالفین کے خلاف غداری غداری کھیلتی رہیں، ڈیل کے مقاصد تو قوم کے سامنے ہیں۔ لیگی رہنما نے مزید کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ کمیٹی قومی مفاد میں سہولت کاری کرنے پر بھی ایکشن لے، اسے لگام ڈال کر قوم کو بھیانک انجام سے بچایا جا سکتا ہے، کیا اسے لگام عوام ڈالیں گے یا ریاستی ادارے اپنی زمہ داری پوری کرتے ہوئے لگام ڈالیں گے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ سے ڈبلیو ایچ او کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر مائیکل ریان کی قیادت میں وفد کی ملاقات ہوئی جس میں سیلاب کی مجموعی صورتحال، متاثرہ افراد بالخصوص خواتین اور بچوں کی صحت کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں ڈبلیو ایچ او نے وزیراعلی مراد علی شاہ کو اپنی حمایت اور تعاون کا یقین دلایا اور وزیراعلی سندھ کو آگاہی دیتے ہوئے کہا کہ سندھ کے سیلابی زدہ علاقوں کا دورہ کر چکے ہیں۔ ڈاکٹر مائیکل نے کہا کہ بچوں میں ڈائریا، ملیریا اور دیگر بیماریوں کے مسائل پیدا ہو رہے ہیں، ہم نے دیکھا سیلاب اور بارشوں سے بڑے پیمانے پر لوگ متاثر ہوئے ہیں، سندھ حکومت کے ڈاکٹر اور نرسز کیمپوں میں بہت اچھا کام کر رہے ہیں۔ دوسری جانب وزیراعلی سندھ نے کہا کہ سیلابی صورتحال کو ایک ماہ ہوگیا ہے، 6 لاکھ لوگ کیمپوں میں منتقل ہوئے ہیں، سندھ میں پہلے کبھی اتنی بڑی آبادی متاثر نہیں ہوئی۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ بچوں اور خواتین کے لئے نیوٹریشنل سپلیمنٹ کی ضرورت ہے، ہم ڈائریا، ملیریا اور دیگر امراض کو رکنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ حاملہ خواتین جو کیمپوں میں یا سڑکوں کے ساتھ رہ رہی ہیں ان کو طبی سہولت دے رہے ہیں، صاف پانی کا بندوبست کرنا ہے، اگر صاف پینے کا پانی کا بندوبست ہو تو ڈائریا جیسے امراض روکے جاسکتے ہیں۔ اس حوالے سے ڈاکٹر مائیکل نے کہا کہ ڈبلیو ایچ او سیلاب متاثرین کیلئے سندھ حکومت کی بھرپور مدد کرے گی، ڈبلیو ایچ او نے پانی صاف کرنے کی کٹس اور دیگر سامان مہیا کریگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈبلیو ایچ او نے پانی صاف کرنے کی 100 چھوٹی مشینز دینے کا اعلان کیام ڈبلیو ایچ او بچوں کیلئے ادویات، وٹامن اور دیگر ضروری اشیا مہیا کرے گی۔ اس موقع پر ڈبلیو ایچ او ہیڈ مشن پاکستان ڈاکٹر پالیتھا ماہی پالا، ایگزیکٹو ڈائریکٹر ایچ کیو ڈاکٹر مائیک ریان ڈائریکٹر ڈاکٹر رچرڈ برین ڈان، سینئر ایمرجنسی آفیسر رابرٹ ہولڈن، انسیڈینٹ مینجر ڈاکٹر مشل لکویا، ڈبلیو ایچ او آفیسر سندھ ڈاکٹر سارا اور دیگر ملاقات میں شریک ہوئے۔ اس کے علاوہ وزیراعلی سندھ کے ساتھ وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو، چیف سیکریٹری سہیل راجپوت، سیکریٹری صحت ذوالفقار شاہ، وزیراعلی کے سیکریٹری رحیم شیخ شریک ہوئے-
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
فِن لینڈ میں مرکزی شاہراہ کو جنگی طیاروں کی مشقوں کے لیے 5 دن کے لیے بند کر دیا گیا ۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق فن لینڈ میں فائٹر جیٹ ڈرل کے لیے ہائی وے کو بند کر دیا گیا ہے، مشقوں کے دوران جنگی طیارے سڑک سے اڑان بھرتے رہے، جنھیں دیکھنے کے لیے شہری جمع ہو گئے تھے۔کئی دہائیوں میں یہ پہلی بار ہے جب فن لینڈ میں فائٹر جیٹ ڈرل کے لیے اہم ہائی وے کے ایک سیکشن کو بند کیا گیا ہے۔یوکرین پر روسی حملے کے بعد فن لینڈ بھی نیٹو کی رکنیت کا خواہاں ہے، جہاں ملک بھر میں جنگ کے وقت استعمال کے لیے بنائے گئے ایک درجن تک ریزرو رن ویز ہیں۔تاہم، فن لینڈ کے شہر جوتسا میں واقع ریزرو روڈ بیس کو کئی دہائیوں سے استعمال نہیں کیا جا رہا تھا، کیوں کہ یہ دارالحکومت ہیلسنکی کو ملک کے شمالی حصوں سے ملانے والی اہم مرکزی شاہراہ ہے۔فن لینڈ اپنے فضائی بیڑے کی حفاظت کے لیے، اپنے تمام طیاروں کو تیز رفتاری کے ساتھ پورے ملک میں منتشر کر سکتا ہے، یہی وجہ ہے کہ وہ ہر سال سڑکوں پر مشق کرتا ہے۔ فن لینڈ حکام کا کہنا ہے کہ روس کی طرف سے خطرہ یا روس کی طرف سے کروز اور بیلسٹک میزائلوں (یوکرین میں) کے اقدامات سے ثابت ہوتا ہے کہ منتشر کارروائیوں کا تصور درست ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
ہنگری کے وزیراعظم وکٹر اوربن نے کہا ہے کہ روس کے خلاف امریکی پابندیوں کے باعث یورپ کے عوام غریب ہو رہے ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہنگری وزیراعظم وکٹر اوربن نے روس کے خلاف پابندیوں پر آواز اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ روس کے خلاف امریکی پابندیوں کی وجہ سے یورپی عوام غریب ہو رہی ہے اور ہر گزرتے دن کے ساتھ یہ غربت بڑھتی جا رہی ہے۔اوربن نے کہا کہ اس سے قبل کہ بہت دیر ہوجائے یورپی یونین کو روس کے خلاف امریکی پابندیوں کے بارے میں واشنگٹن سے بات چیت کرنی چاہیے، کیونکہ ان پابندیوں کا اثر روس کے بجائے الٹا یورپی ممالک پر پڑ رہا ہے اور یورپی عوام کے معیار زندگی کو پست کرکے ان کی زندگی کو مشکل بنا رہا ہے۔واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ ہنگری نے اس معاملے پر آواز اٹھائی ہو، روس کے خلاف عائد کی جانے والی پابندیوں کے بعد سے روسی گیس کے متبادل کے فقدان کی بنا پر ہنگری ہمیشہ ان پابندیوں پر تنقید کرتا رہا ہے، اس سے قبل ہنگری کے وزیر خارجہ نے بھی روس کے خلاف عائد پابندیوں کے یورپ پر مرتب ہونے والے منفی اثرات کی باعث ان پابندیوں پر کڑی تنقید کی تھی۔یورپی ممالک میں توانائی کی قلت اور تیل و گیس کی قیمت مسلسل بڑھتی جا رہی ہے جس سے ان ممالک کے عوام پر بھی دبا بڑھتا جا رہا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
کینیا میں خشک سالی سے 40 نایاب زیبرے ہلاک ہو چکے ہیں، ہاتھی بھی بڑی تعداد میں دم توڑ رہے ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق کینیا میں خشک سالی جنگلی حیات پر بھاری پڑنے لگی، چار دہائیوں میں ہونے والی بدترین خشک سالی نے تین مہینوں میں دنیا کے نایاب زیبرے کے تقریبا 2 فی صد مار دیے، اسی عرصے کے دوران معمول سے 25 گنا زیادہ ہاتھی مارے گئے ہیں۔خشک سالی سے کینیا کی مشہور وائلڈ لائف خوراک کے ذرائع سے محروم ہو رہی ہے، جس کے سبب جانوروں کو اپنے علاقوں سے نکلنا پڑ رہا ہے اور اس طرح انسانوں کے ساتھ ان کا مہلک آمنا سامنا ہو رہا ہے، زیبرے اور ہاتھ پانی اور خوراک کی تلاش میں انسانی قصبوں اور دیہات کے کناروں تک پہنچ جاتے ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر جنگلی حیات کو بچانے کے لیے اقدامات نہیں کیے گئے، اور بارشیں نہ ہوئیں تو مشرقی افریقی ملک کے بہت سے حصوں میں جانوروں کو وجودی بحران کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ماہرین کے مطابق گریوی کا زیبرا، عام میدانی زیبرے سے بڑا جانور ہے، اس کے جسم پر دھاریاں زیادہ قریب ہوتی ہیں، اور اس کے کان چوڑے ہوتے ہیں، یہ انواع میں سب سے نایاب ہیں، دنیا میں یہ صرف 3 ہزار باقی بچے ہیں، جن میں سے ڈھائی ہزار کینیا میں ہیں۔جون سے لے کر اب تک خشک سالی سے تقریبا 40 گریوی ہلاک ہو چکے ہیں، یہ اندازہ کیا جا سکتا ہے کہ پورے سال میں کتنے زیبرا مرے ہوں گے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
امریکا نے عراق کے شمالی علاقے میں ایران کے ڈرون اور بیلسٹک میزائل سے حملوں کی مذمت کی ہے اور وائٹ ہائوس نے خطے میں تہران کے عدم استحکام کے رویے کولگام ڈالنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے عراق کے خودمختار خطے کردستان پر حملوں کو 'عراقی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی بلاجواز خلاف ورزی' قراردیا ہے اورایرانی حکومت کو عراق میں مزید حملے کرنے کی دھمکیوں پر تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔صدر جوبائیڈن کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے کہا کہ وائٹ ہائوس کردستان اور بغداد میں عراقی رہنماں کے ساتھ کھڑا ہے اور ان حملوں کو عراق اور اس کے عوام کی خودمختاری پر حملہ قرار دیتے ہوئے اس کی مذمت کرتا ہے۔انھوں نے کہا کہ ایران کی جانب سے اپنے ہمسایوں کے خلاف میزائلوں اور ڈرونز کے کھلم کھلا استعمال کے علاوہ یوکرین میں جارحانہ جنگ کے لیے روس کو ڈرونز مہیا کرنے اور مشرق اوسط کے پورے خطے میں آلہ کارملیشیاں کی حمایت کی عالمی سطح پر مذمت کی جانا چاہیے۔سلیوان نے اس عزم کا اظہار کیا کہ امریکا مشرق اوسط میں ایران کی تخریبی سرگرمیوں کولگام دینے کے لیے پابندیوں اور دیگر ذرائع پرعمل پیرا رہے گا۔سلیوان نے مہسا امینی کے قتل کے بعد ملک گیر حکومت مخالف مظاہروں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران اپنی سرحدوں کے پار حملوں کے ذریعے اپنے داخلی مسائل اوراپنی آبادی کی جائز شکایات سے توجہ ہٹانا چاہتا ہے۔امریکانے یہ بیان ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی (آئی آر جی سی) کی جانب سے شمالی عراق میں ایرانی کرد عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں پر میزائل اور ڈرون حملوں کے ردعمل میں جاری کیا ہے۔ان حملوں میں نو شہریوں کی ہلاکتوں کی اطلاع ملی ہے۔عراق کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایرانی سفیر کو طلب کر کے عراقی علاقوں پران ڈرون اور میزائل حملوں پر احتجاج ریکارڈ کرایا جائے گا اور یہ باورکرایا جائے گاکہ عراق ایسی کسی کارروائی کو اپنی خودمختاری کی خلاف ورزی سمجھتا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
یمن میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے ادارے ہیومن لیگ فار رائٹس اینڈ دی ویمن فار پیس کولیشن ان یمن نے انکشاف کیا ہے کہ حوثی ملیشیا نے دسمبر 2017 سے ستمبر 2022 کے دوران 1,781 یمنی خواتین کو اغوا کیا۔عرب میڈیا کے مطابق سوئس شہر جنیوا میں انسانی حقوق کی کونسل کے 51 ویں اجلاس کے موقع پر منعقدہ انسانی حقوق کے سمپوزیم کے دوران ایسوسی ایشن نے عندیہ دیا کہ خواتین کی گرفتاریاں قانون کے دائرے سے باہر اور کسی قانونی طریقہ کار کے بغیر کی گئیں۔اس سمپوزیم میں یمن میں ایران کے بازو حوثی ملیشیا کی جیلوں میں خواتین کے ساتھ کیا سلوک کیا جاتا ہے اور اس کے تمام مخالفین پر دبا ڈالنے کے لیے ان کے استعمال پر بات کی گئی جس میں حجہ گورنری سے 74 لڑکیوں کی حالیہ گرفتاری اور انہیں نصیریہ مرکزی جیل میں منتقلی شامل ہے۔انہوں نے خواتین کے خلاف سزائے موت کی طرف اشارہ کیا کیونکہ 6 خواتین کوسزائے موت سنائی گئی ہے۔ خواتین قیدیوں میں ایک نابالغ بچی بھی شامل ہے۔سمپوزیم نے خواتین کے خلاف ملیشیا کے جرائم پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت پر زور دیا کہ اس کے زیر کنٹرول علاقوں میں خواتین کی گرفتاری، اغوا، تشدد اورعصمت دری کے مسلسل عمل کی روشنی میں جو خطرناک حد تک شدت اختیار کر گئی۔ سیمپوزیم میں تمام گرفتار خواتین قیدیوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کوعرب اور مسلم رہنماوں نے وزیراعظم مقرر کیے جانے پر مبارکباد پیش کی ہے ۔سعودی پریس ایجنسی کے مطابق امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان شاہی فرمان کو سراہتے ہوئے اسے حکمت پر مبنی فیصلہ قرار دیا ہے۔امارات کے نائب صدر اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے ولی عہد کو مبارکباد پیش کی ہے۔دوسری طرف بحرین کے فرمانروا شاہ حمد بن عیسی آل خلیفہ نے شاہی فرمان پر ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو تہنیتی پیغام روانہ کیا ہے۔اپنے مکتوب میں شاہ بحرین نے کہا ہے کہ مجھے یقین ہے کہ آپ شاہی اعتماد پر پورا اتریں گے نیز سعودی عرب کو ترقی کی نئی بلندیوں کو لے جائیں گے۔اسی طرح کا تہنیتی پیغام بحرین کے ولی عہد شہزادہ سلمان بن حمد آل خلیفہ کی طرف سے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی طرف سے موصول ہوا ہے۔امیر قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی نے بھی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو مبارکباد دی ہے۔ ولی عہد کے نام پیغام میں سعودی عرب اور قطر کے برادرانہ تعلققات میں مزید بہتری اور فرائض منصبی میں کامیابی کے حوالے سے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ نائب امیر قطر شیخ عبداللہ بن حمد آل ثانی،قطر کے وزیراعظم اور وزیر داخلہ شیخ خالد بن خلیفہ نے بھی شہزادہ محمد بن سلمان کو وزیراعظم بنائے جانے پر مبارکباد دی ہے۔ سوڈانی ریاستی کونسل کے صدر جنرل عبدالفتاح البرھان نے شہزادہ محمد بن سلمان کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کے لیے پائدار صحت و عافیت کی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ سوڈانی صدر نے کہاکہ ان کی آرزو ہے کہ سعودی عوام شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی قیادت میں زیادہ سے زیادہ ترقی کریں اور خوشحالی کا سفر اسی طرح طے کرتے رہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
سعودی سینٹرل بینک (ساما) نے کہا ہے کہ اگست 2022 کے دوران سعودی عرب میں مقیم تارکین وطن نے 11.9 ارب ریال کی ترسیلات زر کی ہے اور 13.2 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔سعودی میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں مقیم غیرملکیوں کی ترسیلات زر اگست 2022 کے دوران سالانہ کی بنیاد پر 13.2 فیصد کم ہوئی ہے۔تارکین نے 11.9 ارب ریال اپنے ملکوں کو بھجوائے جبکہ گزشتہ سال اسی ماہ کے دوران 13.7 ارب ریال بھجوائے تھے۔ اس طرح گزشتہ سال کے ماہ اگست اور سال رواں کے اگست میں 1.8 ملین ریال کی کمی واقع ہوئی ہے۔ ساما نے رپورٹ میں بتایا کہ جون میں 2 فیصد، مئی میں 10 فیصد اور جولائی میں 7.3 فیصد کم ترسیلات زر ریکارڈ کی گئی تھی۔سال رواں کے ابتدائی 8 ماہ کے دوران ترسیلات زر میں 2.8 فیصد کمی ہوئی ہے۔ گزشتہ سال ابتدائی 8 ماہ کے دوران 103 ارب ریال کی ترسیلات زر ہوئی تھیں جبکہ سال رواں کے ابتدائی 8 ماہ میں 100.1 ارب ریال بھجوائے گئے ہیں۔یاد رہے کہ 2021 کے دوران ترسیلات زر میں 2.8 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔ تارکین نے 2020 کے دوران 149.7 ارب ریال بھجوائے تھے جبکہ 2021 میں 153.9 ارب ریال بھجوائے گئے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
ایران کے صدر ابراہیم رئیسی نے کہا ہے کہ احتجاج فسادات سے مختلف ہوتے ہیں، کسی کو بھی قانون توڑنے اور افرا تفری پھیلانے کی اجلازت نہیں دی جائے گی۔ایک ٹی وی انٹرویو کے دوران ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے مہسا امینی کی ہلاکت کے بعد شروع ہونے والی بے امنی کی صورتحال کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عوام کا مطالبہ ہے کہ فسادات میں حصہ لینے والوں سے فیصلہ کن طور پر نمٹا جائے۔صدر ابراہیم رئیسی نے کہا کہ قوم کو مہسا امینی کی ہلاکت پر دکھ اور افسوس ہوا۔ اس حوالے سے جلد حتمی رپورٹ پیش کی جائے گی۔ لوگوں کی حفاظت ایران کی ریڈ لائن ہے۔ایرانی صدر نے مزید کہا کہ دشمن نے قومی یکجہتی کو نشانہ بنایا ہے اور وہ لوگوں کو ایک دوسرے کے خلاف کرنا چاہتا ہے۔واضح رہے کہ ایران میں نوجوان لڑکی کی ہلاکت کے بعد کئی شہروں میں مظاہرے شروع ہوگئے تھے، اس دوران مختلف واقعات میں متعدد افراد جاں بحق اور زخمی ہوئے تھے ۔یاد رہے کہ 16 ستمبر کو پولیس نے تہران میں اسکارف نہ پہننے پر 22 سالہ لڑکی مہسا امینی کوحراست میں لیا تھا، حراست کے دوران لڑکی دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کرگئی تھی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
سمندری طوفان آئنامریکی ریاست فلوریڈا کے ساتھ ٹکرا گیا۔ 241 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواں نے تباہی مچادی، درخت جڑوں سے اکھڑگئے، سیکڑوں گھروں کو بھی نقصان پہنچا۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق امریکی ریاست فلوریڈا میں کیٹیگری 4 کے طوفان کے باعث موسلادھار بارشیں ہوئیں، بارشوں کے بعد فلوریڈا کے کئی علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی، تیز بارشوں اور سیلاب کے باعث معمولات زندگی درہم برہم ہوگئے،فلوریڈا میں پہلے ہی ایمرجنسی نافذ ہے،سکول اور ایئرپورٹس بند ہیں۔فلوریڈا کے ساحل کے قریب پناہ گزینوں کی کشتی کو حادثہ پیش آگیا، کیوبا سے آنے والی کشتی طوفان کی زد میں آکر الٹ گئی، 23 افراد طوفان میں لاپتہ ہوگئے جبکہ 4 ساحل پہنچنے میں کامیاب رہے، میڈیا رپورٹس کے مطابق کشتی میں زیادہ تر کیوبا سے آنے والے پناہ گزین تھے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
امریکا میں موٹاپے اور بھوک کے خاتمے کے لئے اربوں ڈالر کے منصوبے کا اعلان کیا گیا ہے۔تقریبا نصف صدی کے بعد وائٹ ہاوس میں بھوک، غذائیت اور صحت کے موضوع پر منعقدہ کانفرنس یوایس فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کے مطابق 80 فیصد سے زائد امریکی سبزیوں، پھلوں اور ڈیری مصنوعات کم استعمال کرتے ہیں۔امریکی افراد چینی، چکنائی اور سوڈیم کازیادہ استعمال کرتے ہیں، ناقص خوراک موٹاپے، شوگر، ہائی بلڈ پریشر اور کینسر کا باعث بنتی ہے۔واضح رہے کہ 42 فیصد امریکی موٹاپے کا شکار ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
جرمن حکام نے کہا ہے کہ رواں سال 24 فروری کے بعد سے یوکرین سے جرمنی میں داخل ہونے والے مہاجرین کی بڑی تعداد کی وجہ سے ملک کی آبادی اس سال اب تک کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق جرمنی کے وفاقی ادارہ شماریات کے ترجمان نے کہا ہے کہ جنگ سے فرار ہونے والے یوکرینی باشندوں کی آمد نے 1992 اور 2015 کی طرح امیگریشن میں بے پناہ اضافہ کیا ہے۔شینگن ویزا انفو ڈاٹ کام کی رپورٹ کے مطابق اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ2022 کی پہلی ششماہی میں جرمنی میں باشندوں کی تعداد پہلی بار 84ملین سے تجاوز کرگئی۔ادارہ شماریات نے وضاحت کی کہ 2021 کے اختتام کے مقابلے میں آبادی میں 82,000 افراد یا 0.1 فیصد اضافہ ہو اور مزید یہ کہ یوکرین سے آنے والے پناہ گزینوں کی اکثریت خواتین اور بچوں پر مشتمل ہے۔اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ جون2022 کے آخر میں جرمنی میں رہنے والی یوکرائنی خواتین اور لڑکیوں کی تعداد 2021کے آخر کے مقابلے میں 501,000 تک بڑھ گئی اور یوکرائنی مردوں اور لڑکوں کی تعداد میں 248,000کا اضافہ ہوا، اس کا مطلب ہے کہ2022 کی پہلی ششماہی میں تقریبا7 لاکھ 50ہزار یوکرینی جرمنی میں رہ رہے تھے۔ادارہ شماریات نے اس بات پر زور دیا کہ 1992 کے بعد جب مشرقی یورپ میں سرحدیں کھل گئی تھیں اور یوگوسلاویہ میں جنگ چھیڑی گئی تھی اور 2015 سے جب تارکین وطن جرمنی چلے گئے تھے، اتنی وسیع آبادی میں اضافہ ریکارڈ نہیں کیا گیا۔عام طور پر یہ خیال بھی کیا جاتا ہے کہ جرمنی کی طرح پولینڈ میں بھی آبادی میں نمایاں اضافہ ہوا ہے کیونکہ اس ملک نے یورپی یونین کے دیگر ممالک میں سب سے زیادہ یوکرائنی مہاجرین کو رجسٹر کیا ہے۔اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ 12ستمبر 2022 تک یوکرین سے تقریبا 1.4 ملین پناہ گزینوں نے پولینڈ میں عارضی تحفظ کے لیے اندراج کیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
امریکا اور بھارت میں روسی تیل کی قیمت کی حد مقرر کرنے کے معاملے پر اختلاف پیدا ہوگیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی وزیر خارجہ اینٹونی بلنکن اور بھارت کے خارجی امور کے وزیر سبرامنیم جے شنکر کے مابین ملاقات ہوئی جس میں سلامتی اور معاشی تعاون پر اتفاق ہوا۔ملاقات میں اینٹونی بلنکن نے دونوں ممالک کی شراکت داری کو دنیا کی اہم شراکت داری قرار دیا۔ اس پر سبرامنیم جے شنکر نے کہا کہ خطوں میں بھارت امریکا تعاون کے اثرات آج نمایاں نظر آ رہے ہیں۔بھارتی وزیر نے کہا کہ دونوں ممالک نے روسی تیل کی قیمت کی حد مقرر کرنے کی تجویز پر تبادلہ خیال کیا مگر فی الوقت ہماری تشویش دبائی تلے آئی توانائی مارکیٹوں میں قیمتوں میں اضافہ روکنا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
متحدہ عرب امارات میں ابوظبی کے کلیفلینڈ کلینک ہسپتال کے باہرایک گاڑی کنکریٹ پلر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں دو افراد ہلاک اور ایک شدید زخمی ہوگیا۔عرب میڈیا کے مطابق محکمہ ٹریفک نے بیان میں کہا کہ ابتدائی تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ ڈرائیورکے گاڑی پر کنٹرول کھو دینے کے باعث حادثہ پیش آیا۔ گاڑی ٹریک سے ہٹ کر ہسپتال کے استقبالیہ کے سامنے کنکریٹ پلر سے ٹکرا گئی۔ محکمہ ٹریفک کے کنٹرول سینٹر نے اطلاع ملتے ہی پولیس، ایمبولینس اور امدادی ٹیم جائے وقوعہ روانہ کیں۔ حادثے میں زخمیوں کو علاج کے لیے ہسپتال میں داخل کردیا گیا۔ ابوظبی پولیس نے شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں پر زور دیا ہے کہ وہ احتیاط سے گاڑی چلائیں اور قوانین کی پابندی کریں تاکہ ٹریفک حادثات سے بچا جاسکے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
متحدہ عرب امارات میں سرکاری اورنجی اداروں کے کارکنان کو سال رواں 2022 کے اختتام سے قبل مجموعی طور پر چار سرکاری چھٹیاں ملیں گی۔ عرب میڈیا کے مطابق ہفتہ 8 اکتوبر12 ربیع الاول کے موقع پر امارات کے سرکاری اور پرائیویٹ سیکٹرز میں تعطیل ہوگی۔ سکول، کالج، یونیورسٹیاں، بینک، سٹاک مارکیٹ اور معاشی سرگرمیوں والے ادارے بند رہیں گے۔تمام سرکاری اداروں اور پرائیویٹ سیکٹر کی کمپنیوں واداروں میں تنخواہ کے ساتھ تمام ملازمین کو چھٹی ملے گی۔سرکاری تعطیلات کے چارٹ کے مطابق سال رواں کے آخر تک سرکاری و پرائیویٹ اداروں کے ملازمین، سکولوں اور جامعات کے طلبہ کومزید سرکاری چھٹیاں ملیں گی۔ پہلی تعطیل سنیچر8 اکتوبر کو 12 ربیع الاول پرہو گی۔ 30 نومبر کو یوم شہید کے موقع پرعام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔ یہ چھٹی 30 نومبر کے بجائے یکم دسمبر کو دی جائے گی جبکہ 2 اور 3 دسمبر 2022 کو یوم وطنی پر تعطیل ہوگی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
ایران میں پولیس حراست میں نوجوان لڑکی مہسا امینی کی ہلاکت کے خلاف ہونے والے مظاہروں کی حمایت کرنے پر سابق صدر ہاشمی رفسنجانی کی صاحبزادی کو گرفتار کرلیا گیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق فائزہ رفسنجانی نے حکومت کی جانب سے مظاہروں کو ہنگامہ قرار دینے پر تنقید کی تھی جس پر انہیں گرفتار کیا گیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق فائزہ رفسنجانی ایران میں خواتین کے حقوق سے متعلق سرگرم رہتی ہیں، حکومتی پالیسیوں پر تنقید کی وجہ سے انہیں پہلے بھی گرفتار کیا جاچکا ہے۔واضح رہے کہ ہاشمی رفسنجانی ایران کے چوتھے منتخب صدر تھے، وہ 2 بار 1989 اور 1993 میں صدر منتخب ہوئے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
نیپرا نے کے الیکٹرک صارفین کے لیے بجلی 4 روپے 87 پیسے فی یونٹ سستی کر دی۔ کے الیکٹرک کی جانب سے اگست کی فیول ایڈجسمنٹ میں 4 روپے 21 پیسے فی یونٹ بجلی سستی کرنے کی تجویز دی گئی تھی تاہم نیپرا نے کے الیکٹرک کیلیے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 4 روپے 87 پیسے کمی کی منظوری دے دی۔ نیپرا حکام کا کہنا ہے کہ بجلی سستی ہونے سے کے الیکٹرک صارفین کو 7 ارب 21 کروڑ روپے سے زائد کا ریلیف حاصل ہوگا۔ نیپرا حکام کے مطابق کے الیکٹرک کی اپنی بجلی پیداوار کی لاگت 38 روپے فی یونٹ ہے، جبکہ کیالیکٹرک جو بجلی خریدتا ہے اس کی لاگت 13.61 روپے فی یونٹ ہے۔ سماعت کے دوران چیئرمین نیپرا نے سوال کیا کہ کے الیکٹرک بجلی کی پیداواری لاگت کم کرنے کیلئیکیا کررہی ہے، جس پر کے الیکٹرک حکام نے کہا کہ پیداواری لاگت کم کرنے کیلئیقابل تجدید توانائی اور گیس پر پیداوار بڑھانے کا پروگرام ہے۔ توصیف ایچ فاروقی نے کہا کہ کیالیکٹرک کو پیداوار سے 24 روپے فی یونٹ سستی بجلی مل رہی ہے، کے الیکٹرک اپنی سستی پیداوار بڑھانے کیلئے اپنے اقدامات پر ریگولیٹر کو بتائے۔ اس دوران نیپرا کے کیس افسر نے کہا کہ حکومت 15 روپے فی یونٹ ٹیرف میں سبسڈی دے رہی ہے۔ چیئرمین نیپرا نے کہا کہ کیالیکٹرک والے لوگوں کو نئے پلانٹس لگانے کے خواب نہ دکھائیں اور کے الیکٹرک والے خود کچھ نہیں کرتے بلکہ دوسروں کی طرف دیکھتے ہیں، کے الیکٹرک والے ساری دنیا سے پہلے مانگتے ہیں بعد میں خود کچھ کرتے ہیں۔ دوسری جانب نیپرا کے مطابق بجلی کی قیمت میں کمی اگست میں فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے اور بجلی کی قیمت میں کمی کا اطلاق کے الیکٹرک کے لائف لائن صارفین پر نہیں ہو گا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
سابق صدر آصف زرداری نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر بریت کی اپیل واپس لینے کی استدعا کردی۔ پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کے خلاف 8 ارب سے زائد کی مشکوک ٹرانزیکشن کے نیب ریفرنس کیس میں سابق صدر نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر بریت کی اپیل واپس لینے کی استدعا کردی۔ آصف زرداری کی درخواست بریت نیب کورٹ نے مسترد کی تھی جسے انہوں نے ہائیکورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے، اور ہائیکورٹ نے احتساب عدالت کی کارروائی پر حکم امتناع جاری کررکھا ہے۔ سابق صدرآصف زرداری نے اپنی بریت کی درخواست واپس لینے کی استدعا کرتے ہوئے درخواست میں کہا ہے کہ نیب کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل واپس لینے کی اجازت دی جائے، احتساب عدالت کی کارروائی پر حکم امتناع بھی ختم کیا جائے۔ ذرائع کے مطابق آصف زرداری کی جانب سے احتساب عدالت میں نئے قانون کے تحت ریلیف کی درخواست دی جائے گی، اس کے لئے ہائیکورٹ کا حکم امتناع ختم کرانا لازم تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایس ای سی پی ڈیٹا لیک کیس میں ارسلان حجازی اور فخر درانی کو ہراساں نہ کرنے کے حکم میں توسیع کر دی، عدالت نے آئندہ سماعت پر حتمی دلائل طلب کر لئے۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے ایس ای سی پی ڈیٹا لیک کیس کی سماعت کی، درخواست گزار ایڈیشنل ڈائریکٹر ارسلان حجازی، ایس ای سی پی وکیل شاہد انور باجوہ عدالت میں پیش ہوئے۔ دوران سماعت شاہد انور باجوہ ایڈووکیٹ نے کہا کہ ایس ای سی پی کمشنر 8 ماہ سے تعینات نہیں ہوئے، کمشنر تاحال تعینات نہیں صرف دو افسر کام کر رہے ہیں، حکومت تبدیل ہوئی تو وزیر بھی نئے آگئے ہیں، کمشنر تعینات ہو تو یہ معاملہ فائنل ہوگا۔ چیف جسٹس نے کہا کہ آئندہ تاریخ پر حتمی دلائل رکھ لیتے ہیں، امید ہے تب تک وزیر صاحب کمشنر تعیناتی کا معاملہ حل کرلیں گے،عدالت نے کیس کی سماعت2 نومبر تک کیلئے ملتوی کردی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
سابق وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران نیازی کی آڈیو نے منافقانہ سیاست کا پردہ چاک کر دیا، سائفر کے معاملے پر مسلسل جھوٹ بول کر سازش کا بیانیہ گھڑا گیا۔ رکن صوبائی اسمبلی حمزہ شہباز نے عمران خان کی آڈیو لیک پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ ریاست پاکستان کے خارجہ تعلقات کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا گیا، سازش کا بیانیہ مفاد پرستی اور موقع پرستی کا مظہر ہے، 35 پنکچر، اسلامی ٹچ اور کبھی سائفر پر کھیلنا انتشار اور فساد کی سیاست کا خلاصہ ہے۔ سابق وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز کا مزید کہنا تھا کہ عمران نیازی سائفر پر نہیں سیاسی مفاد کے لئے ریاست پاکستان کے مفادات سے کھیلا ہے، اقتدار کی ہوس میں ملک کے اداروں پر بہتان اور دشنام طرازی کی گئی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ سیلاب سے بڑی آبادی متاثر ہوئی، دنیا بھر سے دل کھول کر عطیہ کرنے والے افراد کا شکرگزار ہوں۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے ملاقات کی ،ملاقات کے دوران ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے سیلاب متاثرین کیلئے جمع عطیات کی تفصیلات سے آگاہ کیا، انہوں نے امداد کی فراہمی کے شفاف اور تیز ترین طریقہ کار پر بھی بریفنگ دی۔ سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ دنیا بھر سے دل کھول کر عطیہ کرنے والے افراد کا شکرگزار ہوں، مخیر افراد ہمیشہ کی طرح اب بھی مشکلات میں گھِرے بھائیوں کیلئے آگے بڑھیں،عطیات کو نہایت شفاف انداز میں مستحقین تک پہنچائیں گے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
پاکستان کی سب سے بڑی منچھر جھیل میں لگائے گئے کٹ بھی کام نہ آئے اور دریائے سندھ کی سطح بلند ہونے سے جھیل کا پانی دریا میں جانے کے بجائے واپس آنے لگا ہے۔ جھیل کے پانی کے دبا وکے باعث ٹلٹی کے قریب انڈس لنک سیم نالے میں شگاف پڑ گیا جس سے بھان سعید آباد شہر کو خطرہ لاحق ہوگیا ہے، شہریوں کی نقل مکانی جاری ہے۔ منچھر جھیل سے نکلنے والے طاقت ور ریلوں سے تباہی مچ گئی ہے، ریلوں سے سیہون کی 7 یونین کونسلز کے 500 سے زائد دیہات کے ڈیڑھ لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں، کئی مقامات پر لوگ پانی میں پھنسے ہیں جبکہ متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کی ریسکیو کارروائیاں جاری ہیں۔ قمبر شہداد کوٹ سے منچھرجھیل تک ڈیڑھ سو کلومیٹرسے زائد علاقے میں پانی ہی پانی ہے، ادھر خیرپو ناتھن شاہ شہر، تحصیل وارہ، سجاول اور دادو کی تحصیلیں میہڑ اور جوہی کے سیکڑوں دیہات زیرآب آگئے ہیں۔ ریلوے ٹریک پر پانی کے باعث بڈاپور ریلوے سٹیشن اور خانوٹ کے درمیان ریلیف ٹرین کی بوگیاں پٹری سے اتر گئی ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے 25 مئی کے لانگ مارچ میں جلا وگھیرا اور توڑ پھوڑ کے کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان کی عبوری ضمانت میں 27 ستمبر تک توسیع کردی۔ جمعرات کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کامران بشاورت مفتی نے توڑ پھوڑ اور جلا گھیرا کے کیس میں عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت کی، جس میں وکیل بابر اعوان نے عمران خان کی حاضری سے استثنا کی درخواست دائر کردی۔ جج نے استفسار کیا کہ عمران خان کب پیش ہو سکتے ہیں؟، کیا عمران خان نے شامل تفتیش ہوئے ہیں؟۔ جس پر تفتیشی افسر نے جواب دیا کہ جی بذریعہ کونسل عمران خان شامل تفتیش ہو گئے ہیں۔ بعد ازاں عدالت نے لانگ مارچ میں توڑ پھوڑ اور جلا گھیرا کے کیس میں عمران خان کی عبوری ضمانت میں 27 ستمبر تک توسیع کرتے ہوئے حاضری سے استثنا کی درخواست بھی منظور کرلی۔واضح رہے کہ عمران خان کے خلاف تھانہ کوہسار میں مقدمہ نمبر 425 درج ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی