• Columbus, United States
  • |
  • ٢٣ نومبر، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | سی-پیک

سمندری طوفان ایان کی وجہ سے ناسا کے عملہ برد...

لاس اینجلس(شِنہوا) امریکی خلائی ادارے،ناسا اور اسپیس ایکس نے  سمندری طوفان ایان کی وجہ سے ناسا کے عملہ بردار مشن- 5 کی بین الاقوامی خلائی اسٹیشن(آئی ایس ایس) کی جانب روانگی آئندہ بدھ دوپہر تک موخر کردی ہے۔

ناسا نے کہا کہ مشن کی ٹیمیں سمندری طوفان ایان کے  ساحل پر واقع خلائی تنصیبات اور فلوریڈا میں ناسا کے کینیڈی اسپیس سنٹر پر پڑنے والے اثرات کی نگرانی جاری رکھے ہوئے ہیں اور لانچ کی تاریخ میں  دوبارہ ردوبدل کیا جا سکتا ہے۔

خلائی جہازڈریگن اینڈیورنس فی الحال  فالکن 9 راکٹ سے منسلک اور کینیڈی اسپیس سنٹر کے لانچ کمپلیکس 39 اے میں اسپیس ایکس  کے ہینگر کے اندر محفوظ ہے۔

 ناسا نے کہا کہ طوفان کے گزرنے کے بعد، ناسا  اور اسپیس ایکس کی ٹیمیں  کینیڈی اسپیس سنٹر پر ممکنہ اثرات کا جائزہ لیں گی اور اس بات کا تعین کریں گی کہ آیا مشن کی ٹائم لائن میں مزید ردوبدل کی ضروت ہے یا نہیں۔

عملہ بردار مشن- 5  سے  ناسا  کی  خلاباز نکول مان اور جوش کاساڈا کے ساتھ جاپان ایرو اسپیس ایکسپلوریشن ایجنسی کے خلاباز کوچی واکاٹا اور راسکوسموس  کی خلاباز انا کیکینا کو بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر بھیجا جائے گا۔

۱ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

سمندری طوفان ایان کی وجہ سے ناسا کے عملہ برد...

امریکی خلائی ادارے،ناسا اور اسپیس ایکس نے سمندری طوفان ایان کی وجہ سے ناسا کے عملہ بردار مشن- 5 کی بین الاقوامی خلائی اسٹیشن(آئی ایس ایس)کی جانب روانگی آئندہ بدھ دوپہر تک موخر کردی ہے۔ناسا نے کہا کہ مشن کی ٹیمیں سمندری طوفان ایان کے ساحل پر واقع خلائی تنصیبات اور فلوریڈا میں ناسا کے کینیڈی اسپیس سنٹر پر پڑنے والے اثرات کی نگرانی جاری رکھے ہوئے ہیں اور لانچ کی تاریخ میں دوبارہ ردوبدل کیا جا سکتا ہے۔خلائی جہازڈریگن اینڈیورنس فی الحال فالکن 9 راکٹ سے منسلک اور کینیڈی اسپیس سنٹر کے لانچ کمپلیکس 39 اے میں اسپیس ایکس کے ہینگر کے اندر محفوظ ہے۔ ناسا نے کہا کہ طوفان کے گزرنے کے بعد، ناسا اور اسپیس ایکس کی ٹیمیں کینیڈی اسپیس سنٹر پر ممکنہ اثرات کا جائزہ لیں گی اور اس بات کا تعین کریں گی کہ آیا مشن کی ٹائم لائن میں مزید ردوبدل کی ضروت ہے یا نہیں۔عملہ بردار مشن- 5 سے ناسا کی خلاباز نکول مان اور جوش کاساڈا کے ساتھ جاپان ایرو اسپیس ایکسپلوریشن ایجنسی کے خلاباز کوچی واکاٹا اور راسکوسموس کی خلاباز انا کیکینا کو بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر بھیجا جائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین ۔ مکاؤ ۔ قومی دن ۔ پرچم کشائی ۔ تقریب

چین کے جنوبی مکاؤ کے گولڈن لوٹس اسکوائر میں عوامی جمہوریہ چین کے قیام کی 73 ویں سالگرہ کے موقع پر منعقدہ پرچم کشائی تقریب کا ایک منظر۔(شِنہوا)

۱ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

عوامی جمہوریہ کوریا نے مشرقی پانیوں میں 2 بی...

جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیفس آف سٹاف (جے سی ایس)نے کہا ہے کہ عوامی جمہوریہ کوریا(ڈی پی آر کے)نے اپنے مشرقی پانیوں کی طرف دو مختصر فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل داغے ہیں۔جے سی ایس نے ہفتہ کے روز ایک بیان میں کہا کہ اس نے مختصر فاصلے تک مار کرنیوالے 2 بیلسٹک میزائلوں کا پتہ لگایا جنہیں عوامی جمہوریہ کوریا کی جانب سے مقامی وقت کے مطابق صبح 6 بجکر 45 منٹ اور صبح 7 بجکر 3منٹ کے درمیان پیونگ یانگ کے علاقہ سونان سے مشرقی پانیوں کی جانب فائر کیا گیاہے۔عوامی جمہوریہ کوریا نے جمعرات اور بدھ کو بالترتیب اپنے مشرقی پانیوں میں 2 مختصر فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل اور اتوار کو ایک مختصر فاصلے تک مار کرنے والا بیلسٹک میزائل مشرقی پانیوں میں داغا تھا۔جنوبی کوریا کی فوج کے مطابق صرف 2022 میں ڈی پی آر کے کی جانب سے 20 مرتبہ بیلسٹک میزائل اور 2 مرتبہ کروز میزائل کے تجربات کیے جا چکے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

سربراہ اقوام متحدہ کی کابل میں تعلیمی مرکز پ...

اقوام متحدہ(شِنہوا) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ایک تعلیمی مرکز پر ہونے والے حملے کی شدید مذمت کی۔

سربراہ اقوام متحدہ نے متاثرین کے اہلخانہ سے تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی خواہش کااظہار کیا۔

انتونیو گوتریس نے بتایاکہ تعلیم ایک بنیادی حق اور پائیدار امن و ترقی کیلئے ایک ضروری محرک ہے ، انہوں نے تمام فریقین سے شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کا مطالبہ بھی کیا۔

انہوں نے افغانستان کے حقیقی حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ بلا تفریق نسل یا جنس، تعلیم تک محفوظ طریقے سے رسائی کیلئے تمام افغانوں کے حقوق کا تحفظ کریں۔

گزشتہ روز مغربی کابل کے ایک محلے میں تعلیمی مرکزمیں ہونے والے خودکش دھماکے میں کم از کم 19 افراد ہلاک اور 27 دیگر زخمی ہو گئے تھے۔

۱ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

کمبوڈیا میں چینی سرمایہ کاری سے تیار ایکسپری...

پنوم پن(شِنہوا)کمبوڈیا میں چینی سرمایہ کاری سے تیار کی گئی پنوم پن سیہانو کیویل ایکسپریس وے کو ہفتہ کے روز ایک ماہ کی آزمائشی مدت کیلئے کھول دیا گیا ہے تاکہ ڈرائیوروں کو جنوب مشرقی ایشیائی ملک کی پہلی ایکسپریس وے کو استعمال کرنے کی طرف متوجہ کیاجا سکے۔

چائنہ روڈ اینڈ برج کارپوریشن کی سرمایہ کاری سے 2 ارب امریکی ڈالر لاگت کے ساتھ تیار کی گئی 187کلومیٹر طویل ایکسپریس وے دارالحکومت پنوم پن اور گہرے سمندر کی بندرگاہ والے صوبہ پریہ سیہانوک کو آپس میں جوڑتی ہے۔

کمبوڈیا کی وزارت برائے تعمیرات عامہ اور نقل و حمل کے وزیر یت بوننا نے کہا کہ 3 سال سے زیادہ عرصہ میں تعمیر کیے جانیوالے ایکسپریس وے منصوبے کو حال ہی میں مکمل کیا گیا ہے اور یکم سے 31 اکتوبر تک مفت آزمائشی آپریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے آزمائشی استعمال کیلئے ہائی وے کے افتتاح کے موقع پر ایک تقریب میں کہا کہ ہم تمام ڈرائیوروں سے گزارش کرتے ہیں کہ وہ اپنی اور دوسروں کی حفاظت کیلئے حد رفتار کی پابندی کریں ۔ ہم چاہتے ہیں کہ اس ایکسپریس وے پر تمام مسافرمحفوظ سفر کریں۔

برکینا فاسو کے فوجی افسر نے صدر کو بے دخل کر...

اواگا دوگو(شِنہوا)برکینا فاسو کے آرمی کیپٹن ابراہیم ٹرور نے اعلان کیا ہے کہ ملک کے صدر لیفٹیننٹ کرنل پال - ہینری سانڈوگودامیبا کو بے دخل کر دیا گیا ہے۔

ٹریورنے گزشتہ شام نشر ہونیوالے اپنے ایک بیان میں فوجی افسران کے ایک گروپ کی سربراہی کرتے ہوئے آئین اور اقتدار کی منتقلی کے چارٹر کی معطلی، عبوری حکومت کی تحلیل اور رات 9 بجے سے صبح 5 بجے تک کرفیو کے نفاذ کا اعلان کیا ہے۔

انہوں نے اگلے نوٹس تک ملک کی سرحدوں کو بند کرنے اور سیاسی جماعتوں کے ساتھ ساتھ سول سوسائٹی کی تنظیموں کی سرگرمیاں معطل کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔

ٹرورنے کہا کہ وہ ایک نئے چارٹر کی وضاحت اور برکینا فاسو میں فوجی یا سویلین صدر کی تقرری کیلئے ملک کی تمام افواج کو بلائیں گے۔

جمعہ کی صبح اواگادوگو میں گولیاں چلنے کی آوازیں سنی گئیں، اور فوجیوں نے صدارتی محل تک رسائی، عوامی ٹیلی ویژن اور شہر کے بعض اسٹریٹجک مقامات کو بند کر دیا ہے۔

اس کےفوراً بعد برکینا فاسو کے ایوان صدر سے ایک بیان جاری کیا گیا جس میں لوگوں سے پرسکون رہنےکی اپیل کی گئی اور کہا گیا کہ امن و امان کو بحال کرنے کیلئے مذاکرات جاری ہیں۔

۱ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

سربراہ اقوام متحدہ کی کابل میں تعلیمی مرکز پ...

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ایک تعلیمی مرکز پر ہونے والے حملے کی شدید مذمت کی۔سربراہ اقوام متحدہ نے متاثرین کے اہلخانہ سے تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی خواہش کااظہار کیا۔انتونیو گوتریس نے بتایاکہ تعلیم ایک بنیادی حق اور پائیدار امن و ترقی کیلئے ایک ضروری محرک ہے ، انہوں نے تمام فریقین سے شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کا مطالبہ بھی کیا۔انہوں نے افغانستان کے حقیقی حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ بلا تفریق نسل یا جنس، تعلیم تک محفوظ طریقے سے رسائی کیلئے تمام افغانوں کے حقوق کا تحفظ کریں۔گزشتہ روز مغربی کابل کے ایک محلے میں تعلیمی مرکزمیں ہونے والے خودکش دھماکے میں کم از کم 19 افراد ہلاک اور 27 دیگر زخمی ہو گئے تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین ۔ بیجنگ ۔ سٹیٹ کونسل ۔ قومی دن استقبالیہ

چین کے دارالحکومت بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں چینی وزیراعظم لی کھ چھیانگ عوامی جمہوریہ چین کے قیام کی 73ویں سالگرہ کی مناسبت سے منعقدہ استقبالیہ سے خطاب کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

۱ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین ۔ بیجنگ ۔ لی کھ چھیانگ ۔ دوستی ایوارڈ ۔...

چین کے دارالحکومت بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں چینی وزیراعظم لی کھ چھیانگ 2022ء میں دوستی ایوارڈ وصول کرنیوالے غیرملکی ماہرین سے ملاقات کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

۱ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین ۔ بیجنگ ۔ لی کھ چھیانگ ۔ دوستی ایوارڈ ۔...

چین کے دارالحکومت بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں چینی وزیراعظم لی کھ چھیانگ کا 2022ء میں دوستی ایوارڈ وصول کرنیوالے غیرملکی ماہرین کے ہمراہ گروپ فوٹو ۔(شِنہوا)

۱ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین ۔ بیجنگ ۔ لی کھ چھیانگ ۔ دوستی ایوارڈ ۔...

چین کے دارالحکومت بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں چینی وزیراعظم لی کھ چھیانگ 2022ء میں دوستی ایوارڈ وصول کرنیوالے غیرملکی ماہرین سے ملاقات کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

۱ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

کمبوڈیا میں چینی سرمایہ کاری سے تیار ایکسپری...

کمبوڈیا میں چینی سرمایہ کاری سے تیار کی گئی پنوم پن سیہانو کیویل ایکسپریس وے کو ہفتہ کے روز ایک ماہ کی آزمائشی مدت کیلئے کھول دیا گیا ہے تاکہ ڈرائیوروں کو جنوب مشرقی ایشیائی ملک کی پہلی ایکسپریس وے کو استعمال کرنے کی طرف متوجہ کیاجا سکے۔چائنہ روڈ اینڈ برج کارپوریشن کی سرمایہ کاری سے 2 ارب امریکی ڈالر لاگت کے ساتھ تیار کی گئی 187کلومیٹر طویل ایکسپریس وے دارالحکومت پنوم پن اور گہرے سمندر کی بندرگاہ والے صوبہ پریہ سیہانوک کو آپس میں جوڑتی ہے۔کمبوڈیا کی وزارت برائے تعمیرات عامہ اور نقل و حمل کے وزیر یت بوننا نے کہا کہ 3 سال سے زیادہ عرصہ میں تعمیر کیے جانیوالے ایکسپریس وے منصوبے کو حال ہی میں مکمل کیا گیا ہے اور یکم سے 31 اکتوبر تک مفت آزمائشی آپریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔انہوں نے آزمائشی استعمال کیلئے ہائی وے کے افتتاح کے موقع پر ایک تقریب میں کہا کہ ہم تمام ڈرائیوروں سے گزارش کرتے ہیں کہ وہ اپنی اور دوسروں کی حفاظت کیلئے حد رفتار کی پابندی کریں ۔ ہم چاہتے ہیں کہ اس ایکسپریس وے پر تمام مسافرمحفوظ سفر کریں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین پرامن ترقی اور کھلی معیشت کی پالیسی پر ق...

بیجنگ (شِنہوا)چینی وزیر اعظم لی کھ چھیانگ  نے کہا ہے کہ چین پرامن ترقی کے راستے اور اصلاحات اور کھلی معیشت کی ریاستی پالیسی پر قائم رہے گا۔

لی نے ان خیالات کا اظہار عظیم عوامی ہال میں چین میں تعینات ہونے والے41 نئے سفیروں اور ایک ادارے کے نمائندے سے ملاقات کے دوران کیا۔

انہوں نے چین میں  تعینات ہونے والے نئے سفیروں کا خیرمقدم کیا اور متعلقہ ممالک اور ادارے کے رہنماؤں کو مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ چین تبادلوں کو مضبوط بنانے، باہمی اعتماد اور تعاون کو فروغ دینے اور متعلقہ فریقوں کے ساتھ ترقی کے حصول کے لیے کام کرنے کا خواہاں ہے ۔

وزیر اعظم نے کہا کہ چینی حکومت سفیروں کو اپنے ملک میں ان کے کام کے لیے سہولت اور تعاون فراہم کرے گی اور اس امید کا اظہار کیا کہ وہ اپنے ممالک اور چین کے درمیان دوستی اور تعاون کو مزید مضبوط بنانے  کے لیے کام کریں گے۔

لی نے کہا کہ چین پرامن ترقی کی راہ پر گامزن رہتے ہوئے اصلاحات اور کھلی معیشت کی بنیادی ریاستی پالیسی پر عمل پیرا رہے گا اور باہمی مفادپر مبنی تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے لیے پرعزم رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ قطع نظر اس کے کہ بین الاقوامی صورت حال کیا رخ اختیار کرتی ہے  ، چین اپنے دروازوں کو کھلا رکھے گا۔

اس موقع پر سفیروں نے عوامی جمہوریہ چین (پی آر سی) کی 73ویں سالگرہ پر چینی رہنماؤں اور عوام کو دلی مبارکباد دی۔

۱ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

یوکرین بحران کے حل کے لیے سفارتی مذاکرات کو...

اقوام متحدہ(شِنہوا) چین نے یوکرین بحران کے حل کی کوششوں میں  تمام فریقوں پر زور دیا کہ وہ سفارتی مذاکرات کو ایک موقع دیں۔

اقوام متحدہ میں چین کے مستقل نمائندے ژانگ جون نے سلامتی کونسل میں یوکرین سے متعلقہ  مسودہ قرارداد پر چینی ووٹ کے بارے میں اپنی وضاحت میں کہاکہ چین تمام متعلقہ فریقوں سے تحمل کا مظاہرہ کرنے، کشیدگی میں اضافے کا سبب بننے  والے اقدامات سے گریز اور سفارتی مذاکرات کو موقع دینے کا مطالبہ کرتا ہے۔

البانیہ اور امریکہ کی طرف سے پیش کردہ مسودہ قرارداد روس کی جانب سے ویٹو کرنے کے باعث سلامتی کونسل سے منظور نہیں ہوسکی تھی جبکہ  چین، بھارت، برازیل اور گیبون نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا تھا۔

ژانگ نے کہا کہ یوکرین کے معاملے پر چین کا موقف اصولی اور واضح ہے۔ تمام ممالک کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا تحفظ کیا جانا چاہیے، اقوام متحدہ کے چارٹر کے مقاصد اور اصولوں کو ملحوظ رکھتے ہوئے تمام فریقین کے جائز تحفظات کو سنجیدہ لینا چاہیے اور بحران کے پرامن حل کے لیے سازگار ماحول کی حمایت کی جانی چاہیے۔

سفیرنے کہا کہ  جلد از جلد جنگ بندی کی کوشش کے لیے چین سمجھتا ہے کہ اولین  ترجیح یہ ہے کہ کشیدہ صورتحال کم کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جائے فریقین کی جلد از جلد سفارتی مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کی رہنمائی کی جائے تاکہ مذاکرات میں لائے جانے والے جائز خدشات اور قابل عمل آپشنز کے ساتھ سیاسی تصفیہ کا دروازہ کھولا جا سکے ۔

برکینا فاسو کے آرمی کیپٹن ابراہیم ٹرور نے اعلان کیا ہے کہ ملک کے صدر لیفٹیننٹ کرنل پال - ہینری سانڈوگودامیبا کو بے دخل کر دیا گیا ہے۔ٹریورنے گزشتہ شام نشر ہونیوالے اپنے ایک بیان میں فوجی افسران کے ایک گروپ کی سربراہی کرتے ہوئے آئین اور اقتدار کی منتقلی کے چارٹر کی معطلی، عبوری حکومت کی تحلیل اور رات 9 بجے سے صبح 5 بجے تک کرفیو کے نفاذ کا اعلان کیا ہے۔انہوں نے اگلے نوٹس تک ملک کی سرحدوں کو بند کرنے اور سیاسی جماعتوں کے ساتھ ساتھ سول سوسائٹی کی تنظیموں کی سرگرمیاں معطل کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔ٹرورنے کہا کہ وہ ایک نئے چارٹر کی وضاحت اور برکینا فاسو میں فوجی یا سویلین صدر کی تقرری کیلئے ملک کی تمام افواج کو بلائیں گے۔جمعہ کی صبح اواگادوگو میں گولیاں چلنے کی آوازیں سنی گئیں، اور فوجیوں نے صدارتی محل تک رسائی، عوامی ٹیلی ویژن اور شہر کے بعض اسٹریٹجک مقامات کو بند کر دیا ہے۔اس کیفورا بعد برکینا فاسو کے ایوان صدر سے ایک بیان جاری کیا گیا جس میں لوگوں سے پرسکون رہنیکی اپیل کی گئی اور کہا گیا کہ امن و امان کو بحال کرنے کیلئے مذاکرات جاری ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

مشکلات کے باوجود یورپی یونین میں چینی کاروبا...

برسلز(شِنہوا) یورپی یونین (ای یو) میں چینی کاروباری اداروں  نے 2021 میں کوویڈ-19 کی وبا کے دوبارہ پھیلنے اور سپلائی چین میں درپیش رکاوٹوں کے باوجود تیزی سے ترقی کی ہے۔

چائنہ چیمبر آف کامرس برائے یورپی یونین (سی سی سی ای یو) کی سالانہ فلیگ شپ رپورٹ کے مطابق یورپی یونین کے کاروباری ماحول بارے چینی کمپنیوں کا اعتماد تین سال کی کم ترین سطح پر آگیا ہے۔

سی سی سی ای یو اور عالمی کنسلٹنسی فرم، رولینڈ برجر کی طرف سے مشترکہ طور پر جاری کردہ رپورٹ کے مطابق اس سال جون اور جولائی میں تقریباً 150 چینی کمپنیوں اور اداروں کے سروے اور انٹرویوز سے ظاہر ہوتا ہے کہ یورپی یونین کی جانب سے یکطرفہ اقتصادی اور تجارتی اقدامات متعارف کروانے سے چینی فرموں میں یہ خدشات پیدا ہوئے ہیں کہ یہ  عمل تحفظ پسندانہ اقدامات میں تبدیل ہوسکتا ہے۔

سروے میں شامل96 فیصد جواب دہندگان نے کہا کہ وہ غیر ملکی سبسڈی قانون سازی کے منفی اثرات کے بارے میں فکر مند ہیں، اور 27 فیصد، 40 فیصد، اور 35 فیصد جواب دہندگان نے بالترتیب یورپی یونین کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کی اسکریننگ، انٹرنیشنل پروکیورمنٹ انسٹرومنٹ اور کارپوریٹ پائیداری سے متعلقہ احتیاطی اقدامات کو نقصان دہ قرار دیا۔

سی سی سی ای یو کے چیئرمین شوہائی فینگ نے کہا کہ ہم سب جانتے ہیں کہ چین اور یورپی یونین کے لیے اپنے وسیع تعاون کے استحکام کو برقرار رکھنا آسان نہیں کیونکہ دیگر چیلنجز کے علاوہ جغرافیائی سیاسی عوامل اور وبا سے چین، یورپ اور دیگر ممالک کی معیشتوں پر برا وقت رہا ہے اس کے علاوہ عالمی ویلیو چینز اور سپلائی چینز میں بھی مشکلات رہی ہیں۔

رولینڈ برجر کے عالمی منیجنگ ڈائریکٹر ڈینس ڈیپوکس کا کہناہے کہ مشکل حالات کے باوجود، چین یورپی یونین اقتصادی و تجارتی تعاون اپنی ترقی کی رفتار برقرار رکھنے میں کامیاب رہا ہے اوراس نے عالمی اقتصادی بحالی کو فروغ دینے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔

چینی وزیر اعظم لی کھ چھیانگ نے کہا ہے کہ چین پرامن ترقی کے راستے اور اصلاحات اور کھلی معیشت کی ریاستی پالیسی پر قائم رہے گا۔لی نے ان خیالات کا اظہار عظیم عوامی ہال میں چین میں تعینات ہونے والے41 نئے سفیروں اور ایک ادارے کے نمائندے سے ملاقات کے دوران کیا۔انہوں نے چین میں تعینات ہونے والے نئے سفیروں کا خیرمقدم کیا اور متعلقہ ممالک اور ادارے کے رہنماں کو مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ چین تبادلوں کو مضبوط بنانے، باہمی اعتماد اور تعاون کو فروغ دینے اور متعلقہ فریقوں کے ساتھ ترقی کے حصول کے لیے کام کرنے کا خواہاں ہے ۔وزیر اعظم نے کہا کہ چینی حکومت سفیروں کو اپنے ملک میں ان کے کام کے لیے سہولت اور تعاون فراہم کرے گی اور اس امید کا اظہار کیا کہ وہ اپنے ممالک اور چین کے درمیان دوستی اور تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لیے کام کریں گے۔لی نے کہا کہ چین پرامن ترقی کی راہ پر گامزن رہتے ہوئے اصلاحات اور کھلی معیشت کی بنیادی ریاستی پالیسی پر عمل پیرا رہے گا اور باہمی مفادپر مبنی تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے لیے پرعزم رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ قطع نظر اس کے کہ بین الاقوامی صورت حال کیا رخ اختیار کرتی ہے ، چین اپنے دروازوں کو کھلا رکھے گا۔اس موقع پر سفیروں نے عوامی جمہوریہ چین (پی آر سی) کی 73ویں سالگرہ پر چینی رہنماؤں اور عوام کو دلی مبارکباد دی-

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین تمام ممالک کے ساتھ سرحد پار بنیادی ڈھانچ...

اقوام متحدہ(شِنہوا) چین نے نارڈ اسٹریم گیس پائپ لائن سے حالیہ دنوں میں متعدد بار گیس کے اخراج اور زیر آب طاقتور دھماکوں پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سرحد پار انفراسٹرکچر کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے تمام متعلقہ فریقوں کے ساتھ تعاون کی پیشکش کی ہے۔

اقوام متحدہ میں چین کے نائب مستقل مندوب گینگ شوآنگ نے سلامتی کونسل کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ نارڈ اسٹریم پائپ لائن یورپ میں توانائی کی ترسیل کا اہم ذریعہ ہے جو 23 یورپی ممالک کو گیس فراہم کرتی ہے۔ گیس کے اخراج کے نتیجے میں پائپ لائن کو پہنچنے والے نقصان کی وجہ سے یورپ میں توانائی کی قلت میں اضافہ ہوگیا ہے۔

سفیر نے مزید کہا کہ دنیا بھر کے صارفین، خاص طور پر ترقی پذیر ممالک کے صارفین کے توانائی کی منڈیوں میں آنے والے اتار چڑھاؤ اور توانائی کی قیمتوں میں اضافے سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

چینی مندوب نے کہا کہ پائپ لائن سے گیس کی لیکیج اب بھی جاری ہیں، اور گیس کے اخراج سے  جہاز رانی کے راستے متاثر اور آبی ماحول آلودہ ہورہا ہے۔ایسے وقت میں جب یورپ اور دنیا کو ناقابل برداشت چیلنجز کا سامنا ہے، یہ واقعی ایک بہت بڑی اور المناک آفت ہے۔ جس کے ہم خواہاں نہیں ہیں۔

گینگ نے کہا کہ کچھ ممالک نے اشارہ کیا ہے کہ اس بار گیس لیکیج کا واقعہ کوئی حادثہ نہیں ، بلکہ قوی امکان ہے کہ یہ جان بوجھ کر تخریب کاری کا نتیجہ ہے۔ اگر یہ سچ ہے تو یہ اقوام متحدہ کے کنونشن برائے سمندری قانون اور دیگر بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بین الاقوامی شہری تنصیبات اور زیر آب پائپ لائنوں پر حملہ تصورہوگا۔

چین نے یوکرین بحران کے حل کی کوششوں میں تمام فریقوں پر زور دیا کہ وہ سفارتی مذاکرات کو ایک موقع دیں۔اقوام متحدہ میں چین کے مستقل نمائندے ژانگ جون نے سلامتی کونسل میں یوکرین سے متعلقہ مسودہ قرارداد پر چینی ووٹ کے بارے میں اپنی وضاحت میں کہاکہ چین تمام متعلقہ فریقوں سے تحمل کا مظاہرہ کرنے، کشیدگی میں اضافے کا سبب بننے والے اقدامات سے گریز اور سفارتی مذاکرات کو موقع دینے کا مطالبہ کرتا ہے۔البانیہ اور امریکہ کی طرف سے پیش کردہ مسودہ قرارداد روس کی جانب سے ویٹو کرنے کے باعث سلامتی کونسل سے منظور نہیں ہوسکی تھی جبکہ چین، بھارت، برازیل اور گیبون نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا تھا۔ژانگ نے کہا کہ یوکرین کے معاملے پر چین کا موقف اصولی اور واضح ہے۔ تمام ممالک کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا تحفظ کیا جانا چاہیے، اقوام متحدہ کے چارٹر کے مقاصد اور اصولوں کو ملحوظ رکھتے ہوئے تمام فریقین کے جائز تحفظات کو سنجیدہ لینا چاہیے اور بحران کے پرامن حل کے لیے سازگار ماحول کی حمایت کی جانی چاہیے۔سفیرنے کہا کہ جلد از جلد جنگ بندی کی کوشش کے لیے چین سمجھتا ہے کہ اولین ترجیح یہ ہے کہ کشیدہ صورتحال کم کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جائے فریقین کی جلد از جلد سفارتی مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کی رہنمائی کی جائے تاکہ مذاکرات میں لائے جانے والے جائز خدشات اور قابل عمل آپشنز کے ساتھ سیاسی تصفیہ کا دروازہ کھولا جا سکے ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چینی سیکورٹیز فرموں کے مجموعی اثاثے 105 کھرب...

بیجنگ(شِنہوا) چین کی سیکورٹیز فرموں کے اثاثوں کی مجموعی مالیت گزشتہ سال کے اختتام پر 105 کھرب 90 ارب یوآن(تقریباً 14 کھرب 90 ارب امریکی ڈالر) تک پہنچ گئی ہے۔

سیکورٹیز ایسوسی ایشن آف چائنہ کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چین میں 2021ء کے اختتام پر 140 سیکورٹیزکمپنیاں موجود تھیں جن میں سے شنگھائی اور شین ژو کے بازار حصص میں 41 کمپنیاں لسٹڈ ہیں۔

ان کمپنیوں کی مشترکہ آمدن گزشتہ سال کی نسبت12.03 فیصد اضافہ کے ساتھ 5 کھرب 2 ارب 41 کروڑ یوآن ہو گئی ہے جبکہ ان کا منافع ایک سال قبل کے مقابلے میں 21.32 فیصد بڑھ کر 1 کھرب 91 ارب 12 کروڑیوآن تک پہنچ گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق 2021 کے دوران اس شعبہ کے منافع میں بہتری ہوئی ہے اور اس کی ایکویٹی پر منافع کی شرح7.44 فیصد پر پہنچ گئی ہے جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 0.61 فیصد پوائنٹس زیادہ ہے۔

۱ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چینی سیکورٹیز فرموں کے مجموعی اثاثے 105 کھرب...

چین کی سیکورٹیز فرموں کے اثاثوں کی مجموعی مالیت گزشتہ سال کے اختتام پر 105 کھرب 90 ارب یوآن(تقریبا 14 کھرب 90 ارب امریکی ڈالر)تک پہنچ گئی ہے۔سیکورٹیز ایسوسی ایشن آف چائنہ کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چین میں 2021 کے اختتام پر 140 سیکورٹیزکمپنیاں موجود تھیں جن میں سے شنگھائی اور شین ژو کے بازار حصص میں 41 کمپنیاں لسٹڈ ہیں۔ان کمپنیوں کی مشترکہ آمدن گزشتہ سال کی نسبت12.03 فیصد اضافہ کے ساتھ 5 کھرب 2 ارب 41 کروڑ یوآن ہو گئی ہے جبکہ ان کا منافع ایک سال قبل کے مقابلے میں 21.32 فیصد بڑھ کر 1 کھرب 91 ارب 12 کروڑیوآن تک پہنچ گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق 2021 کے دوران اس شعبہ کے منافع میں بہتری ہوئی ہے اور اس کی ایکویٹی پر منافع کی شرح7.44 فیصد پر پہنچ گئی ہے جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 0.61 فیصد پوائنٹس زیادہ ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

بھارت کے آسام میں گنے کی بھرپور فصل

گوہاٹی(شِنہوا)گنابھارت میں وسیع پیمانے پر اگائی جانیوالی ایک فصل اور بھارت کی شمال مشرقی ریاست آسام کی بڑی منڈیوں میں سے ایک ہے ۔ گوہاٹی میں دریائے برہم پترا کے نزدیک ایک بازارمیں دکاندار گنے کے گٹھوں کو رسیوں کی مدد سے باندھ کر فروخت کیلئے پہنچا رہے ہیں۔

بھارت کی شمال مشرقی ریاست آسام کے شہر گوہاٹی میں دریائے برہم پترا کے نزدیک ایک بازار میں دکاندارگنے کے گٹھوں کو ترتیب سے رکھ رہے ہیں۔(شِنہوا)

بھارت کی شمال مشرقی ریاست آسام کے شہر گوہاٹی میں دریائے برہم پترا کے نزدیک بازار میں ایک دکاندار نے گنے کا گٹھا اٹھا رکھاہے۔(شِنہوا)

بھارت کی شمال مشرقی ریاست آسام کے شہر گوہاٹی میں دریائے برہم پترا کے نزدیک بازار میں ایک دکاندار نے گنے کا گٹھا اٹھا رکھا ہے۔(شِنہوا)

بھارت کی شمال مشرقی ریاست آسام کے شہر گوہاٹی میں دریائے برہم پترا کے نزدیک بازار میں ایک دکاندار گنے کاٹ رہا ہے۔(شِنہوا)

۱ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چینی صدر کی سی 919 پراجیکٹ ٹیم سے ملاقات ،جد...

چین کے صدر ، کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے مسافر بردار طیارے سی 919 کی تیاری کے لیے حاصل کی گئی کامیابیوں کو سراہتے ہوئے ملک کی جدید ترین آلات کی تیاری کے لیے مزید اہم کامیابیوں پرزوردیا ہے۔صدرشی نے ان خیالات کا اظہار مسافر بردار طیارے سی 919 پراجیکٹ ٹیم کے نمائندوں سے ملاقات اور عظیم عوامی ہال میں منصوبے کی کامیابیوں کے حوالے سے منعقدہ نمائش کے دوران کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

کوویڈ-19 کے طویل ہونے سے امریکی معیشت کو کھر...

نیویارک(شِنہوا) ماہرین نے  کوویڈ-19 کی وباکے طویل ہونے سےامریکی معیشت کو کھربوں ڈالر کا نقصان پہنچنے کا امکان ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے  یقینی طور پر متعدد صنعتیں متاثر ہوں گی۔

امریکی ویب سائٹ ویب ایم ڈی نے ہارورڈ یونیورسٹی کے معاشیات کے پروفیسر ڈیوڈ کٹلر کا حوالہ دیتے ہوئے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ 37کھرب  ڈالر تک مجموعی نقصان ہو سکتا ہے۔

بروکنگز انسٹی ٹیوشن کی ایک سینئر فیلو اور لیبر مارکیٹ پر وبا کے اثرات  پر ایک تحقیق کی مصنف کیٹی باش کا کہنا ہے کہ بیماریوں پر کنٹرول اور روک تھام کے مرکز کے مطابق،کام کرنے کے اہل 40 لاکھ امریکی کوویڈ-19 کی وبا کی وجہ سے طویل عرصے سے بیمار ہیں جو اپنا کام انجام دینے سے قاصر ہیں۔

ویب سائٹ کے مطابق اجرت کی مد میں 230 ارب ڈالر کا نقصان ہوچکاہے جو امریکی جی ڈی پی (مجموعی ملکی  پیداوار) کا تقریباً 1 فیصد ہے۔

۱ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

کوویڈ19کے طویل ہونے سے امریکی معیشت کو کھربو...

ماہرین نے کوویڈ19کی وباکے طویل ہونے سیامریکی معیشت کو کھربوں ڈالر کا نقصان پہنچنے کا امکان ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے یقینی طور پر متعدد صنعتیں متاثر ہوں گی۔امریکی ویب سائٹ ویب ایم ڈی نے ہارورڈ یونیورسٹی کے معاشیات کے پروفیسر ڈیوڈ کٹلر کا حوالہ دیتے ہوئے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ 37کھرب ڈالر تک مجموعی نقصان ہو سکتا ہے۔بروکنگز انسٹی ٹیوشن کی ایک سینئر فیلو اور لیبر مارکیٹ پر وبا کے اثرات پر ایک تحقیق کی مصنف کیٹی باش کا کہنا ہے کہ بیماریوں پر کنٹرول اور روک تھام کے مرکز کے مطابق،کام کرنے کے اہل 40 لاکھ امریکی کوویڈ-19 کی وبا کی وجہ سے طویل عرصے سے بیمار ہیں جو اپنا کام انجام دینے سے قاصر ہیں۔ویب سائٹ کے مطابق اجرت کی مد میں 230 ارب ڈالر کا نقصان ہوچکاہے جو امریکی جی ڈی پی (مجموعی ملکی پیداوار) کا تقریبا 1 فیصد ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

قومی دن کے موقع پر چین کی ریاستی کونسل کی جا...

چین کی ریاستی کونسل نے عوامی جمہوریہ چین کے قیام کی 73ویں سالگرہ کی مناسبت سے بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا۔ چین کا قومی دن یکم اکتوبر کو منایاجاتا ہے۔استقبالیہ میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ اور ریاستی رہنماں صدر شی جن پھنگ ، وزیر اعظم لی کھ چھیانگ، لی ژانشو، وانگ یانگ، وانگ ہوننگ، ژا لیجی، ہان ژینگ اور وانگ چھی شان کے علاوہ ملک و بیرون ملک سے تقریبا 500 مہمانوں نے شرکت کی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

سجل علی مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح کا کردار...

اداکارہ سجل علی تقسیم برصغیر پر بنائی جانے والی سیریز میں مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح کا کردار ادا کرتی دکھائی دیں گی۔سجل علی جلد ہی ایک سیریز میں محترمہ فاطمہ جناح کے کردار میں نظر آئینگی، جس کی پہلی قسط جلد ہی آن ائیر ہونے کا امکان ہے۔مادر ملت کے گرد گھومتی اس سیریز کی کہانی کو دانیال افضل نے تحریر کیا ہے اور وہ خود ہی اس سریز کی ہدایت دیں گے۔۔سیریز کے آخری سیزن میں پاکستان بننے اور فاطمہ جناح کی وفات تک کے مناظر دکھائے جائیں گے اور اس میں سامعہ ممتاز مادر ملت کا کردار ادا کریں گی۔اسے ابتدائی طور پر او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ریلیز کیے جانے کا امکان ہے، تاہم اسے کسی ٹی وی چینل پر بھی ریلیز کیا جاسکتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

گھریلو تشدد کب ختم ہوگا ،اداکارہ منال خان کا...

معروف اداکارہ منال خان نے کہا ہے کہ اگر آپ اپنے غصے کو کنٹرول نہیں کر سکتے تو شادی مت کرو۔ انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کرتے ہوئے اداکارہ نے لکھا کہ گھریلو تشدد کب ختم ہوگا؟ اسے اب ختم ہونا چاہیے۔ انہوں نے لکھا کہ میری پیاری سہیلی سارہ کو اس کے شوہر نے بیدردی سے قتل کر دیا، اس کی عمر 37 تھی آج تک مجھے اس بات کا شدید دکھ محسوس ہوتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

پلاسٹک سرجری کروانے کا موقع ملا تو ضرور کروا...

اداکارہ نادیہ حسین نے کہا ہے کہ جسم کی سرجری کبھی نہیں کرائی لیکن اب پلاسٹک سرجری کا ارادہ ہے ، اگر مجھے کبھی پلاسٹک سرجری کروانے کا موقع ملا تو ضرور کرواں گی ، لوگوں کو سرجی اور بوکس ٹریٹمنٹ میں فرق کو ضرور سمجھنا چاہیے ، جولوگ پلاسٹک سرجری کا شوق رکھتے ہیں ان کو یہ شوق پورا کرنے کی مالی حیثیت بھی تو ضرور اس کی طرف جائیں ، 20سال تک ماڈلنگ کی جتنا بھی کام کیا اس سے مطمئن ہوں ، مداحوں سے بہت پیار ملا ، ہمارے ہاں ماڈلنگ کی اجازت مشکل سے ملتی ہے ،والدین سے یہی استدعا کروں گیکہ وہ اپنے بچوں کو وہ کرنے دیں جو کرنا چاہتے ہیں۔انہوں نے اداکاری سے متعلق کہا کہ یہ آسان کام نہیں ، اس میں صبر اور انتظا ر بہت ہے ، میرے خیال میں ادکاری اور ماڈلنگ دونوں ہی صبر آزما کام ہیں، جونیئرزکو یہ بھی کہتے ہوئے سنا ہے کہ نادیہ جیسی ماڈلز تو جان نہیں چھوڑ رہی پھر میرے جیسے ماڈل وہ پیغام مجھ تک پہنچا دیتی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

مومنہ مستحسن ٹرانس جینڈر ایکٹ کی حمایت میں س...

گلوکارہ مومنہ مستحسن ٹرانس جینڈر ایکٹ کی حمایت میں سامنے آگئیں ، مومنہ مستحسن کا کہنا ہے کہ ٹرانس جینڈر ایکٹ 3 لاکھ سے زائد پاکستانیوں کے بنیادی حقوق کا محافظ ہے جس میں تعلیم، صحت کی سہولیات، روزگاری، حق رائے دہی، وراثت اور اپنی جائیداد جیسے تمام حقوق شامل ہیں۔ مومنہ مستحسن نے کہا کہ یہ تمام حقوق پر قطع نظر جنس کے ہر انسان کا حق ہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ یہ اتنا برا ہے۔ان کے خیالات پرایک صارف نے مومنہ کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا اس چیز پرآپ کی کبھی حمایت نہیں کریں گے۔ایک صارف نے لکھا کہ مجھے امید ہے کہ آپ خواجہ سرا اور ٹرانس جینڈر کو ملا نہیں رہیں۔ خواجہ سرں کو بنیادی حقوق حاصل نہیں ہیں لیکن ہم ٹرانس کمیونٹی کے خلاف ہیں جو ہمارے عقائد کے خلاف بھی ہیں۔ کیا آپ مرد سے مرد کی شادی کو سپورٹ کرتی ہیں؟ ایک صارف نے لکھا کہ کیا آپ قوم لوط کے بارے میں نہیں جانتیں جو کہ ہم جنس پرست تھے۔ کیا اللہ نے ان پر عذاب نازل نہیں کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

کراچی،فائر بریگیڈ آفس کے اندر فائرنگ، 2ملازم...

شہر قائد کراچی کے علاقے کورنگی بلال چورنگی کے قریب فائر بریگیڈ آفس کے اندر فائرنگ کے واقعے میں 2ملازم جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا، چوتھا ملازم جان بچا کر فرار ہوگیا، ملزمان واردات کے بعد باآسانی فرار ہوگئے،واقعہ کے عینی شاہد نے بتایا کہ وہ آپریٹر ڈیوٹی پر تھا جبکہ محبوب گارڈ کی ڈیوٹی پر تھا کہ اس دوران 2ملزمان آئے جن کے ہاتھ میں پستول تھا،ملزمان نے محبوب سے پوچھا کہ باقی لوگ کہاں ہیں اس نے کہا اندر ہیں جس کے بعد ایک ملزم عامر قریشی اور ارشاد کو اندر سے لیکر آیا،زخمی فائر مین محمد ارشاد نے بتایا کہ ہمیں اکٹھا کرکے نشانہ بنایا گیا،ایس ایس پی کورنگی کا کہنا تھا کہ حملہ آوروں کی تعداد 2 تھی-

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

وزیر اعلی پنجاب نے عوامی شکایات کے فوری ازال...

وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی نے عوامی شکایات کے فی الفور ازالے کی ہدایت کردی، تفصیل کے مطابق لاہور میں وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی سے وزیراعلی شکایات سیل کے چیئرمین زبیر احمد خان نے ملاقات کی اور سیل کی کارکردگی اور شکایات کے ازالے پر بریفنگ دی،اس موقع پر وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ شکایات سیل میں آنے والی درخواستوں کو جلد نمٹایا جائے، عوامی شکایات سے متعلق درخواستوں کو ٹائم لمٹ کے اندرحل کیا جائے،وزیراعلی پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ عوام کی شکایات کا بروقت ازالہ کر کے انہیں ریلیف دیا، بے بنیاد اور جھوٹی درخواستیں دینے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

عوام اب حقیقی آزادی کے لیے تیاری کرلیں، فواد...

پاکستان تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ عوام اب حقیقی آزادی کے لیے تیاری کرلیں، ہفتہ کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں فواد چوہدری نے سوالیہ انداز میں لکھا کہ پاکستان کا مستقبل آزاد جمہوری ملک کا ہے یا ایک بوسیدہ نظام میں جکڑا ہوا؟ کیا کرپٹ حکمران ہمارا مقدر رہیں گے؟ یہ فیصلہ اب آپ نے کرنا ہے،فواد چوہدری نے مزید کہا کہ اب عوام حقیقی آزادی کے لیے تیاری کرلیں اور لاکھوں لوگ سڑکوں پر نکل کر نظام کو بدلیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

سارہ انعام قتل کیس، ملزم شاہنواز کی والدہ کی...

سارہ انعام قتل کیس میں مرکزی ملزم شاہنواز کی والدہ کی عبوری ضمانت میں 3 اکتوبر تک توسیع کردی گئی، تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں سارہ انعام قتل کیس کی سماعت کے موقع پر ملزم کی والدہ اپنے وکیل ارسل امجد ہاشمی کے ہمراہ عدالت کے سامنے پیش ہوئیں،تفتیشی افسر نے رکارڈ ایڈیشنل سیشن جج شیخ محمد سہیل کی عدالت میں پیش کیا،وکیل ارسل امجد ہاشمی نے کہا کہ 23ستمبر کی دوپہر 12:37 پر ملزم نے واٹس ایپ میسج کیا، میسج میں شاہنواز نے والدہ کو کہا کہ آپ سارہ کی فیملی سے رخصتی کی بات کریں،وکیل نے عدالت میں مزید بتایا اس کے بعد ملزم کی والدہ سو گئیں، انہیں نہیں معلوم رات کو کیا ہوا، ملزم کی والدہ کچن میں تھیں اور وقوعہ والے کمرے سے کچن دور ہے،وکیل ارسل امجد ہاشمی کے مطابق صبح 9:12پر ملزم نے اپنی والدہ کو کال کی تو وہ جائے وقوعہ پر پہنچیں، ملزم کی والدہ کا کردار صرف اتنا تھا کہ شاہنواز کے کمرے میں بیٹھ کر پولیس کو اطلاع دی،ارسل امجد ہاشمی کا مزید کہنا تھا کہ اسلام آباد پولیس نے فارم ہائوس آکر مرکزی ملزم شاہنواز کو گرفتار کرلیا،عدالت نے اس موقع پر پوچھا کہ آپ نے جو کالز کا ریکارڈ ساتھ لگایا ہے اس میں تو کالز بھی موصول ہوئی ہیں،وکیل ارسل امجد ہاشمی نے کہا کہ صبح 9:12بجے کال اور 12:37پر وائس ایپ آیا تھا،تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ کینیڈا سے سارہ انعام کا خاندان بھی آیا ہے جو آج پولیس کو بیان بھی ریکارڈ کرائیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

آڈیو لیکس، پی ٹی آئی نے تحقیقات کیلئے سپریم...

پاکستان تحریک انصاف نے آڈیو لیکس کی تحقیقات کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی،درخواست کے ساتھ مبینہ آڈیو لیکس کی ٹرانسکرپٹ بھی لگائی گئی ہے، درخواست میں اسپیکر قومی اسمبلی اور دیگر ممبران کو فریق بنایا گیا ہے،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ آڈیو لیکس کی انکوائری کر کے شہباز شریف، کابینہ کے خلاف کریمنل ایکٹ کے تحت کارروائی کی جائے، تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی کے استعفے پلاننگ سے منظور نہیں کیے گئے،پی ٹی آئی کی جانب سے دائر کردہ درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ آڈیو لیکس میں موجودہ حکومت کی بدنیتی واضح ہے، شہباز شریف اور دیگر وزرا نے اپنے حلف کی خلاف ورزی کی ہے، شہباز شریف، رانا ثنا اللہ، اعظم تارڑ ، ایاز صادق کے خلاف فوجداری کارروائی ہونی چاہیے،درخواست میں کہا گیا ہے کہ استعفوں کی مرحلہ وار منظوری سے متعلق زیر التوا کیس کے ساتھ یہ درخواست منسلک کی جائے،انکوائری کمیشن وزیرِ اعظم شہباز شریف اور وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ سے انکوائری کرے، اعظم تارڑ، خواجہ آصف، احسن اقبال، ایاز صادق، اسپیکر قومی اسمبلی سے بھی انکوائری کی جائے، آڈیو لیکس میں درخواست گزار کو سیاست سے دور رکھنے کے لیے سازش کی گئی، ان آڈیو لیکس میں ایک مجرمانہ سازش کے تحت درخواست گزار کو ٹارگٹ کیا گیا،پی ٹی آئی نے درخواست میں موقف اپنایا کہ حکومتی وزرا نے سازش اسپیکر اور قومی اسمبلی کے سیکریٹری کے تعاون سے تیار کی، آڈیو لیکس کو وزیرِ اعظم اور وزیر داخلہ تسلیم کر چکے ہیں، نئی صورت حال پیدا ہونے سے قبل عدالت سے استدعا ہے کہ جوڈیشل نوٹس لے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

انگلش کائونٹی سیزن فہیم اشرف کیلئے ڈرانا خوا...

انگلش کائونٹی سیزن فہیم اشرف کیلئے ڈرانا خواب بن گیا،پی سی بی کا سینٹرل کنڑیکٹ گنوا دینے والے آل رائونڈر فہیم اشرف نے سسیکس کی نمائندگی کرتے ہوئے 310 رنز دے کر 155 کی اوسط سے صرف 2 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ 5 اننگز میں انہوں نے 13 کی ایوریج سے 65 رنز بنائے،کسی وقت کے مستند آل رائونڈر کا خلا پرکرنے کے مضبوط امیدوار کی کارکردگی اب مسلسل زوال پذیر ہے اور بدترین کارکردگی کی وجہ سے کائونٹی سیزن فہیم اشرف کیلئے اب ایک ڈرانا خواب ثابت ہو رہا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

انگلینڈ کے خلاف چھٹے میچ میں محمد حارث ٹی ٹو...

انگلینڈ کے خلاف چھٹے میچ میں محمد حارث ٹی ٹوئنٹی ڈیبیو کرنے والے 99ویں پاکستانی کرکٹر بن گئے، انگلینڈ کے ساتھ ٹی 20 سیریز کے چھٹے میچ میںمحمد رضوان کو آرام دیا گیا،انہوں نے ہی نوجوان وکٹ کیپر کو کیپ پیش کی، حارث نے کہا کہ ملک کی جانب سے ڈیبیو کرنے پر فخر ہے، میں اپنی صلاحیتوں کے مکمل اظہار کی کوشش کروں گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

فل سالٹ نے سنبھلنے کا موقع ہی نہیں دیا،بیٹنگ...

پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ محمد یوسف نے کہاہے کہ انگلینڈ کی ٹیم نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا ،کریڈٹ دینا ہو گا،انگلینڈ کے ہاتھوں چھٹے ٹی ٹوئنٹی میں شکست کے بعد محمد یوسف نے جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فل سالٹ نے پوری سیریز میں اتنے رنز نہیں بنائے جتنے آج بنا دیے،ہمارے بولرز کے پاس کوئی جواب نہیں تھا ،انگلینڈ کے بیٹرز عمدہ کھیلے،ان کا کہنا تھا کہ اوس کا کردار تو ہے لیکن اس کو معذرت بنا کر پیش نہیں کیا جا سکتا، فل سالٹ نے سنبھلنے کا موقع ہی نہیں دیا،6 اوورز میں 82رنز بنا دیے،محمد یوسف نے کہا کہ انگلینڈ کا اسٹائل ہے کہ وہ اسٹرائیک ریٹ کم نہیں ہونے دیتے ،وہ اوپر سے تیز کھیلے اور میچ ہم سے لے گئے،ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے بیٹرز بھی پاور پلے میں تیز رنز کی کوشش کر رہے ہیں، محمد حارث نوجوان بیٹر ہیں انہوں نے کوشش کی لیکن کامیاب نہیں ہوئے۔ مڈل آرڈرز بھی اچھا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں،انہوں نے کہاکہ ایشیا کپ میں بھی بیٹرز نے ہی میچز جتوائے ہیں،مڈل آرڈر کو زیادہ ہٹ کیا جا رہا ہے، مڈل آرڈر رنز کر رہے ہیں اور میچز بھی جتوائے ہیں، ٹی وی پر بیٹھے پلئیرز بڑی خامیاں بتا رہے ہیں وہ ہمیں بھی بتائیں تو ہم انہیں ٹھیک کریں، شاید ان کی بتائی ہوئی باتوں کا فائدہ ہو اور مڈل آرڈر اچھا کرے،قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ نے کہا کہ توقع ہم سب کی یہی ہے کہ آخری میچ میں کامیابی حاصل کریں گے اور سیریز جیتیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

حیدر علی کی طبیعت ناساز، اسپتال منتقل

قومی ٹیم کے نوجوان بیٹر حیدر علی کو طبیعت خراب ہونے پر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے،پی سی بی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق چھٹے ٹی 20کے بعد اچانک حیدر علی کی طبیعت ناساز ہوگئی جس کے بعد انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کا چیک اپ کیاگیا اور ضروری میڈیکل ٹیسٹ کئے گئے،کرکٹ بورڈ کا کہنا تھاکہ اسکواڈ ہفتے کے روز(آج) آرام کرے گا جبکہ پریکٹس سیشن بھی نہیں رکھا گیا ہے،نوجوان بیٹر حیدر علی نے 14 گیندوں پر 18 رنز بنائے تھے انہیں سیم کرن نے آئوٹ کیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

10لاکھ سے زائد شائقین قطر میں ہونے والے فیفا...

قطری منتظمین نے توقع ظاہر کی ہے کہ 10لاکھ سے زائد شائقین قطر میں ہونے والے فیفا فٹ بال ورلڈ کپ میں شرکت کریں گے،2019میں کرونا وبا پھیلنے کے بعد یہ 29روزہ فیفا ورلڈ کپ پہلا بڑا عالمی ایونٹ ہوگا،قطری حکام کے مطابق یکم نومبر سے صرف ان شائقین کو داخلے کی اجازت ہوگی جن کے پاس ٹکٹ ہوں گے، جب کہ ایک ٹکٹ کے ساتھ 3لوگوں کو آنے کی اجازت ہوگی،قطر آنے والے شائقین کے پاس خصوصی فین پاس، حایا کارڈ اور قطر کی کووِڈ ہیلتھ ایپلیکیشن اہتراض لازمی موجود ہونی چاہیے، یاد رہے کہ قطر میں فٹ بال کے عالمی مقابلے 20نومبر سے شروع ہوں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

قطر نے فٹ بال ورلڈ کپ شائقین کے لیے کرونا وی...

قطر نے فٹ بال ورلڈ کپ شائقین کے لیے کرونا ویکسینیشن کی شرط ختم کر دی،تفصیلات کے مطابق قطر کی وزارت صحت نے رواں برس ہونے والے فٹ بال ورلڈ کپ کے لیے کووِڈ نائنٹین کی ویکسین لگوانے کی شرط ختم کر دی ہے،عرب میڈیاکے مطابق وزارت صحت نے اپنے بیان میں کہا کہ کرونا کیسز میں اضافے کی صورت میں کھلاڑیوں اور میچ انتظامیہ کو بائیو ببل میں رہنے پر مجبور کیا جا سکتا ہے،وزارت صحت کا کہنا تھا کہ اگر کرونا کیسز میں اضافے کے سبب بائیو سیکیور ببل کا نفاذ کیا گیا، تو اس کی خلاف ورزی کرنے والوں کو ٹورنامنٹ سے باہر کیا جا سکتا ہے،قطری ہیلتھ گائیڈ لائنز کے مطابق 6 برس سے زائد عمر کے شائقین کو قطر کی پرواز لینے سے قبل کرونا وائرس منفی آنے کی رپورٹ دکھانا ہوگی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

جاپان کے عالمی شہرت یافتہ ریسلر اینو79 برس ک...

جاپان کے عالمی شہرت یافتہ ریسلر اینوکی 79 برس کی عمر میں انتقال کر گئے،جاپانی میڈیا کے مطابق ریسلر اینوکی کچھ عرصے سے خرابی صحت کے سبب ہسپتال میں زیر علاج تھے جہاں وہ جانبر نہ ہوسکے، اینوکی جاپانی عوام میں انتہائی مقبول تھے اور ان کی وفات پر حکومت اور عوام افسردہ ہیں،اینوکی پاکستان اور پاکستانی عوام سے بہت محبت اور انسیت رکھتے تھے، 1979میں پاکستانی جھارا پہلوان سے شکست کے بعد وہ پاکستان میں مقبول ہوئے تھے، اینوکی نے جھارا پہلوان کی وفات کے بعد ان کے بھتیجے کو جاپان میں اپنی نگرانی میں تربیت دی، اینوکی پاک بھارت امن کے فروغ کے لیے واہگہ بارڈر پر امن واک کرنا چاہتے تھے،اینوکی نے عراق امریکا جنگ کے دوران صدام حسین سے ذاتی تعلقات کی بنا پر درجنوں جاپانی شہریوں کو رہائی دلوائی تھی اور انہوں نے صدام حسین کی دعوت پر ہی اسلام قبول کیا جب کہ اینوکی کا اسلامی نام محمد حسین اینوکی رکھا گیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

امریکہ ۔ فلوریڈا ۔ میامی ۔ سمندری طوفان ایان...

امریکہ میں فلوریڈا کے میامی میں سمندری طوفان  کی آمد کے پیش نظر ایک عارضی بیت الخلاء کو ستون سے باندھ دیا گیا ہے۔ (شِنہوا)

۱ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

امریکہ ۔ فلوریڈا ۔ میامی ۔ سمندری طوفان ایان...

امریکہ میں فلوریڈا کے میامی میں بادبانی کشتیاں ساحل پر لنگرانداز ہیں۔ (شِنہوا)

۱ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

امریکہ ۔ فلوریڈا ۔ میامی ۔ سمندری طوفان ایان...

امریکہ میں فلوریڈا کے میامی میں ایک خاتون بارش کے دوران پیدل چل رہی ہے۔ (شِنہوا)

۱ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں