نیویارک ، اقوام متحدہ کے صدر دفتر میں 77 ویں جنرل اسمبلی کی پانچویں کمیٹی کے مرکزی اجلاس کے افتتاح پر اقوام متحدہ میں چین کے نائب مستقل مندوب دائی بنگ(اسکرین پر) خطاب کر رہے ہیں۔(شِنہوا)
جکارتہ (شِنہوا) انڈونیشیا کے صوبہ مشرقی جاوا میں فٹ بال میچ کے بعد بھگدڑ مچنے سے مجموعی طور پر 131 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ پولیس نے گزشتہ ہفتے کے آخر میں پیش آنے والے اس واقعے میں ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے۔
پولیس نے اس سے قبل بتایا تھا کہ منگل تک اس سانحے میں ہلاک ہو نے والوں کی تعداد 125 رہی۔ اریما ملنگ فٹ بال کلب کے حامیوں نے دعویٰ کیا تھا کہ ہلاکتوں کی تعداد زیادہ ہو سکتی ہے۔
قومی پولیس کے ترجمان ڈیڈی پراسیتیو نے بدھ کے روز مقامی میڈیا کو بتایا کہ پولیس نے متاثرین کی شناخت بارے اپنے یونٹ (ڈی وی آئی ) ، مقامی صحت کی ایجنسی اور ہسپتالوں سے مزید تصدیق کی ہے۔
پراسیتیونے کہا کہ کچھ متاثرین کو بظاہر ہسپتالوں میں نہیں لایا گیا جبکہ افسران نے صرف ان لوگوں کی شناخت کی ہے جنہیں ہسپتال لے جایا گیا۔
انڈونیشیا کے ایک لیگ میچ میں اریما ملنگ کلب کی پرسیبایا سورابایا کے ہاتھوں شکست کے بعد ہفتہ کی رات دیر گئے ملنگ شہر میں واقع کنجوروہان سٹیڈیم میں بھگدڑ مچ گئی۔
انڈونیشیا کے صدر جوکو ویدودو بدھ کو حکمت عملی بنانے کے بعد دورے کے لیے ملنگ پہنچے، جو کہ کسی اسٹیڈیم میں پیش آنے والے دنیا کے بدترین سانحات میں سے ایک بن چکا ہے۔
انڈونیشیا کی حکومت نے اس واقعے کی تحقیقات کے لیے ایک آزاد فیکٹ فائنڈنگ ٹیم بنائی ہے۔
ترجمان پنجاب حکومت عمر سرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ اقتدارمیں بیٹھا ڈاکوں کا ٹولہ ملک کیلئے خطرناک ہے،امپورٹڈ حکومت نے عوام کو بار بار دھوکا دیا ہے،حکومت پرامن احتجاج کا راستہ روک رہی ہے،اب عوام ان سے اپنے ووٹ کا حساب لیں گے۔پی ٹی آئی رہنما عمر سرفراز چیمہ نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان جلد حقیقی آزادی مارچ کی کال دیں گے، پی ڈی ایم کے پاس اب ووٹ کی طاقت نہیں رہی، احتجاج کرنا ہر شہری کاجمہوری حق ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر فورم پر آواز اٹھائی کہ4 حلقے کھول دیں، عوام نے ان پر اعتبار کیا انہوں نے بار بار دھوکا دیا، ان لوگوں نے اداروں پر حملے کیے، حکومتی پالیسی کی وجہ سے انڈسٹریز بن ہو رہی ہیں۔ عمر سرفراز نے کہا کہ اسلام آباد کے راستے بند کیے جارہے ہیں کیا وہ ملک کا حصہ نہیں؟ قانون کو تبدیل کر کے عدالتوں سے ریلیف لے رہے ہیں۔ ترجمان پنجاب حکومت نے کہا کہ آپ نے 4 ماہ میں کیا کیا، عوام میں آکر بتائیں، پی ٹی آئی کی حکومتیں ذمہ دار ہیں لوگوں کے کام کرتی ہیں، انہوں نے جو ماضی میں کیا وہ تاریخ کا حصہ ہے۔ پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے پریشرائز کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، یہ پر امن احتجاج کا راستہ روک رہے ہیں، جہاں بھی پی ٹی آئی کی حکومت ہے وہاں ذمہ داری سے کام کیا،4ماہ میں انہوں نے ملکی معیشت کو تباہ کردیا ہے۔ انکا کہنا ہے کہ ان کے دور میں گروتھ منفی ہو گئی ہے، ان کے تمام اقدامات تاریخ کا حصہ ہیں، قانون تبدیل کر کے ان کو رعایت مل رہی ہے، یہ سرکاری وسائل پر مراعات لے رہے ہیں۔ عمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ ان کے حواری ٹی وی پر بیٹھ کر گمراہ کن حقائق بیان کرتیہیں، یہ 10سال کی ڈیل کرکے جوتے چاٹ کر بھاگے تھے۔ پی ٹی آئی رہنما کا مزید کہنا ہے کہ این آر او ون میں ان کے بزرگوں کے کیسز معاف کیے گئے، پہلے دن سے جو ہم نے کہا وہ ثابت ہورہا ہے، اب عوام ان سے اپنے ووٹ کا حساب لیں گے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ ملک میں بحران غیر منتخب اداروں کے سیاسی کردار کی وجہ سے ہے۔ پی ٹی آئی کے رہنما فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ اسمبلیاں اس وقت عوام کی نمائندگی نہیں کر رہیں اور عوام حقیقی آزادی مارچ کے لیے باہر نکلیں۔ انہوں نے کہا کہ ان بنائے گئے بتوں کو توڑنے کا وقت ہے اور اسمبلیاں اسٹیٹس کو کی علامت ہیں اس لیے نظام میں شامل ہونا اس سسٹم کو تحفظ دینا ہے۔ ان بتوں کو توڑنے کے لیے عوام عمران خان کی آواز پر لبیک کہہ کر مارچ کی تیاری کریں۔ فواد چودھری نے کہا کہ جمہوریت کا مذاق یہ ہے کہ پارلیمنٹ کے اراکین کی منڈی لگے اور سندھ ہاس میں گائے بھینسوں کی طرح اراکین کو خریدا فروخت کیا جائے۔ عدالتوں کی جانب سے اسپیکر اور وزیر اعظم کے فیصلے کا احترام نہ کرتے ہوئے ملک میں عام انتخابات روک دینا کیا یہ جمہوریت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک میں بحران غیر منتخب اداروں کے سیاسی کردار کی وجہ سے ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
بیجنگ (شِںہوا) چین کی سافٹ ویئر صنعت کی کاروباری آمدن میں رواں ماہ کے ابتدائی 8 ماہ کے دوران گزشتہ برس کی نسبت 9.8 فیصد اضافہ ہوا۔
وزارت صنعت اور انفا رمیشن ٹیکنالوجی کے اعدادوشمار کے مطابق جنوری سے اگست کے دوران اس شعبے کو مجموعی طور پر 64.4 کھرب یوآن (تقریباً 907.07 ارب امریکی ڈالرز) کی آمدن ہوئی۔
کمپنیوں نے اس مدت کے دوران مشترکہ طور پر 695.2 ارب یوآن کا نفع کمایا جو گزشتہ برس کی نسبت 3.6 فیصد زائد ہے۔
اس عرصے میں چین کے سافٹ ویئر خدمات کی مالیت 34.4 ارب امر یکی ڈالرز رہی جو گزشتہ برس کے مقابلے میں 4.8 فیصد زیادہ ہے۔
وفاقی وزیر برائے محکمہ تخفیف غربت اور سماجی تحفظ شازیہ مری کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ مقدس ادارہ ہے اس کی مزید بے حرمتی برداشت نہیں کی جائے گی،عمران خان کی فارن ممنوعہ فنڈنگ ملک میں انتشار پھیلانے کیلئے ہے۔ترجمان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز شازیہ مری نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ عمران خان نے جمہوریت کو بے توقیر اور ہر ادارے کو تماشا بنایا ہے۔ عمران خان کی فارن ممنوعہ فنڈنگ ملک میں انتشار پھیلانے کے لئے ہے، بے جا لاڈ اٹھانے کی وجہ سے لاڈلے کا دماغ خراب ہو گیا ہے۔ پارلیمنٹ مقدس ادارہ ہے اس کی مزید بے حرمتی برداشت نہیں کی جائے گی، کبھی کہتے ہیں استعفے دیئے ہیں کبھی کہتے ہیں استعفے نہیں دیئے یہ تماشا بند کرو، اگر استعفے نہیں دیئے تو ضمنی انتخابات میں حصہ کیوں لے رہے ہو۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
لِنز ،آسٹریا (شِنہوا) چین کی ٹیکنالوجی کی بڑی کمپنی ہواوے نے کہا ہے کہ وہ آسٹریا کی معروف ڈرون ساز کمپنی ڈرون ٹیک کے ساتھ مل کر فائیو جی سے چلنے والی جدید کاشتکاری میں اپنی حصہ داری کو مزید فروغ دے گی۔
دونوں کمپنیوں نے سال 2021 میں اس شعبے میں اپنے تعاون کا آغاز کیا تھا۔ اس سلسلے میں انہوں نے کہا کہ ان کا تعاون ڈیجیٹل اسکائی کے نام سے دوسرے مرحلے میں داخل ہو رہا ہے۔
اس مرحلے میں ہواوے فائیو جی کے ذریعے کلاؤڈ کمپیوٹنگ کی خدمات فراہم کرے گا تاکہ رئیل ٹائم مصنوعی ذہانت(اے آئی) تجزیہ میں معاونت فراہم کی جا سکے۔
دریں اثنا ہواوے کی ایک پریس ریلیز کے مطابق ڈرون ٹیک کے ہائی ریزولوشن کیمروں اور سینسر سے لیس بغیر پا ئلٹ ہوائی جہاز زمین اور اشیا کا سروے کریں گے۔
ان حاصل کردہ تصاویر اور اعداد وشمار پر مصنوعی ذہانت کے ذریعے عمل درآمد کیا جائے گا اور صارفین کو فوری نتائج مہیا کیے جائیں گے۔
چین کی ٹیکنالوجی کمپنی نے کہا ہے کہ یہ ٹیکنالوجی کسانوں کو چھوٹے حشرات کا پتہ چلانے ، فصلوں کی حالت پر نظر رکھنے اور فصل کی کٹائی کی پیش گوئی کرنے میں مدد فراہم کرے گی۔
اس کے علاوہ پانی، کیمیکلز اور کیڑے مار ادویات کے استعمال کوبہتر بنانے میں مدد ملے گی۔
ہواوے آسٹریاکے ڈپٹی چیف ایگزیکٹیو آفیسر ایرک مانزر نے کہا ہے کہ مصنوعی ذہانت اور فائیو جی کے ملاپ سے ڈرون کا استعمال دیکھ بھال یا علاقے کی نگرانی سمیت ان بہت ساری خدمات کو نمٹا سکتا ہے جس میں زیادہ وسائل استعمال ہوتے ہیں۔
لِنز ،آسٹریا (شِنہوا) چین کی ٹیکنالوجی کی بڑی کمپنی ہواوے نے کہا ہے کہ وہ آسٹریا کی معروف ڈرون ساز کمپنی ڈرون ٹیک کے ساتھ مل کر فائیو جی سے چلنے والی جدید کاشتکاری میں اپنی حصہ داری کو مزید فروغ دے گی۔
دونوں کمپنیوں نے سال 2021 میں اس شعبے میں اپنے تعاون کا آغاز کیا تھا۔ اس سلسلے میں انہوں نے کہا کہ ان کا تعاون ڈیجیٹل اسکائی کے نام سے دوسرے مرحلے میں داخل ہو رہا ہے۔
اس مرحلے میں ہواوے فائیو جی کے ذریعے کلاؤڈ کمپیوٹنگ کی خدمات فراہم کرے گا تاکہ رئیل ٹائم مصنوعی ذہانت(اے آئی) تجزیہ میں معاونت فراہم کی جا سکے۔
دریں اثنا ہواوے کی ایک پریس ریلیز کے مطابق ڈرون ٹیک کے ہائی ریزولوشن کیمروں اور سینسر سے لیس بغیر پا ئلٹ ہوائی جہاز زمین اور اشیا کا سروے کریں گے۔
ان حاصل کردہ تصاویر اور اعداد وشمار پر مصنوعی ذہانت کے ذریعے عمل درآمد کیا جائے گا اور صارفین کو فوری نتائج مہیا کیے جائیں گے۔
چین کی ٹیکنالوجی کمپنی نے کہا ہے کہ یہ ٹیکنالوجی کسانوں کو چھوٹے حشرات کا پتہ چلانے ، فصلوں کی حالت پر نظر رکھنے اور فصل کی کٹائی کی پیش گوئی کرنے میں مدد فراہم کرے گی۔
اس کے علاوہ پانی، کیمیکلز اور کیڑے مار ادویات کے استعمال کوبہتر بنانے میں مدد ملے گی۔
ہواوے آسٹریاکے ڈپٹی چیف ایگزیکٹیو آفیسر ایرک مانزر نے کہا ہے کہ مصنوعی ذہانت اور فائیو جی کے ملاپ سے ڈرون کا استعمال دیکھ بھال یا علاقے کی نگرانی سمیت ان بہت ساری خدمات کو نمٹا سکتا ہے جس میں زیادہ وسائل استعمال ہوتے ہیں۔
ڈھاکہ (شِنہوا) جانوروں کے حقوق اور ان کی دیکھ بھال بارے عالمی دن ہرسال 4 اکتوبر کو منایا جاتا ہے۔
یہ اہم دن 1925 سے منایا جارہا ہے۔ بڑھتی ہوئی عالمی برادری تمام جانوروں کی غیرضروری مشکلات ختم کرنے کی کوشش کررہی ہے۔
دنیا بھر میں لوگ جانوروں کا عالمی دن مختلف انداز سے مناتے ہیں۔
جانوروں کے عالمی دن 2022 کا موضوع "ایک مشترکہ سیارہ" تھا۔
حیاتیاتی نظام میں موجود تمام جانور قدرت کے ماحولیاتی نظام کو متوازن کرتے ہیں۔ یہ بات یاد رکھنا ضروری ہے کہ جانور ہمارے ماحول کی حفاظت اور انسانی صحت کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
بنگلہ دیش قومی چڑیا گھرکا رکھوالا زرافوں کو چارہ کھلارہا ہے۔ (شِںہوا)
بنگلہ دیش قومی چڑیا گھرکا رکھوالا دریائی گھوڑوں کو چارہ کھلارہا ہے۔ (شِںہوا)
فلپائن کے صوبہ بولاکان میں نائٹ ہیرون مچھلی پکڑنے کے لئے پرواز کررہا ہے۔ (شِںہوا)
فلپائن کے صوبہ بولاکان میں کنگ فشر کو دیکھا جاسکتا ہے۔ (شِںہوا)
کویت سٹی(شِنہوا) کو یت انوا ئرنمنٹ پبلک اتھارٹی ملک میں موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے ایک ماحولیاتی منصوبہ تیار کررہی ہے۔
ماہرین نے موسمیاتی مسائل سے نمٹنے کے لیے چین کےساتھ زیادہ سے زیادہ تعاون پر زور دیا ہے جو ان کے خیال میں اس حوالے میں قائد کی حیثیت رکھتا ہے۔
دنیا چونکہ اس وقت شدید قحط سالی ، طوفانوں ، ہیٹ ویوز اور شدت اختیار کرتے ہوئے غیرمعمولی موسم کی وجہ سے آنے والی دیگر آفات کا سامنا کر رہی ہے۔
اسی تناطر میں اس منصوبے کا مقصد ملک میں موسمیاتی مسائل کا حل نکالنا اور اس کے بعد آنے والے خطرات کو کم کرنے کے لیے نئے قوانین اور ضوابط متعارف کرانا ہے۔
شِنہواسے بات کرتے ہوئےکویت کی ایک غیر منافع بخش تنظیم، سوسائٹی برائے ماحولیاتی تحفظ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی رکن، جینان بہزاد نے عالمی موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے چین کے تعاون کو سراہا۔
انہوں نے خاص طور پر اخراج کو کم کرنے اور کاربن کے خاتمے سے متعلق چین کے عہد کی تعریف کی۔
بہزاد نے کہا کہ ترقی پذیر ملکوں کو کم کاربن والی معیشت کی جانب پیشرفت میں مدد فراہم کرنے کے لیے کم سے کم وقت میں سخت اقدامات کیے بغیر اور عالمی تعاون کے حصول کے بغیر یہ آسان حل نہیں ہوگا۔
انہوں نے واضح کیا کہ خلیج کے خطے میں موسمیاتی تبدیلی صاف نظر آتی ہے، جہاں بارشوں میں کمی کی وجہ سے ماحولیات کے تحفظ اور قدرتی آفات سے بچنے کے لیے بصیرت کی ضرورت ہے۔
کویت سٹی(شِنہوا) کو یت انوا ئرنمنٹ پبلک اتھارٹی ملک میں موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے ایک ماحولیاتی منصوبہ تیار کررہی ہے۔
ماہرین نے موسمیاتی مسائل سے نمٹنے کے لیے چین کےساتھ زیادہ سے زیادہ تعاون پر زور دیا ہے جو ان کے خیال میں اس حوالے میں قائد کی حیثیت رکھتا ہے۔
دنیا چونکہ اس وقت شدید قحط سالی ، طوفانوں ، ہیٹ ویوز اور شدت اختیار کرتے ہوئے غیرمعمولی موسم کی وجہ سے آنے والی دیگر آفات کا سامنا کر رہی ہے۔
اسی تناطر میں اس منصوبے کا مقصد ملک میں موسمیاتی مسائل کا حل نکالنا اور اس کے بعد آنے والے خطرات کو کم کرنے کے لیے نئے قوانین اور ضوابط متعارف کرانا ہے۔
شِنہواسے بات کرتے ہوئےکویت کی ایک غیر منافع بخش تنظیم، سوسائٹی برائے ماحولیاتی تحفظ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی رکن، جینان بہزاد نے عالمی موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے چین کے تعاون کو سراہا۔
انہوں نے خاص طور پر اخراج کو کم کرنے اور کاربن کے خاتمے سے متعلق چین کے عہد کی تعریف کی۔
بہزاد نے کہا کہ ترقی پذیر ملکوں کو کم کاربن والی معیشت کی جانب پیشرفت میں مدد فراہم کرنے کے لیے کم سے کم وقت میں سخت اقدامات کیے بغیر اور عالمی تعاون کے حصول کے بغیر یہ آسان حل نہیں ہوگا۔
انہوں نے واضح کیا کہ خلیج کے خطے میں موسمیاتی تبدیلی صاف نظر آتی ہے، جہاں بارشوں میں کمی کی وجہ سے ماحولیات کے تحفظ اور قدرتی آفات سے بچنے کے لیے بصیرت کی ضرورت ہے۔
چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے فیصل واوڈا تاحیات نااہلی کیخلاف کیس میں ریمارکس دیئے ہیں کہ ا س کیس میں تسلیم کیا گیا کہ غلطی ہوگئی نااہلی بنتی ہے مگر تاحیات نہیں، تاحیات نااہلی صادق اور امین کے اصول پر پورا نہ اترنے پر ہوتی ہے، اثاثے چھپانے یا غلطی کرنے پر آرٹیکل 63 ون سی کے تحت نااہلی ایک مدت تک ہوتی ہے۔ جمعرات کو سپریم کورٹ میں فیصل واوڈا کی تاحیات نااہلی کیخلاف کیس کی سماعت چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی، چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دئیے کہ اس کیس میں تسلیم کیا گیا کہ غلطی ہوگئی نااہلی بنتی ہے مگر تاحیات نہیں۔ وکیل فیصل واوڈا وسیم سجاد نے دلائل دئیے کہ الیکشن کمیشن کورٹ آف لا نہیں اس لیے نااہلی کا فیصلہ نہیں دے سکتا، چیف جسٹس نے کہا کہ تاحیات نااہلی صادق اور امین کے اصول پر پورا نہ اترنے پر ہوتی ہے، اثاثے چھپانے یا غلطی کرنے پر آرٹیکل 63 ون سی کے تحت نااہلی ایک مدت تک ہوتی ہے۔ وکیل نثار کھوڑو فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ فیصل واوڈا کا سارا جھگڑا سینیٹ کی نشست کا ہے، وکیل فیصل واوڈا وسیم سجاد نے کہا کہ فیصل واوڈا نے نہ حقائق چھپائے نہ کوئی بدیانتی کی۔
جسٹس منصور علی شاہ نے سوال کیا کہ فیصل واوڈا نے کاغذات نامزدگی کب جمع کرائے؟ وکیل نے جواب دیا کہ فیصل واوڈا نے کاغذات نامزدگی 7 جون 2018 کو جمع کرائے اور ان پر اسکروٹنی 18 جون کو ہوئی۔ جسٹس منصور علی شاہ نے پوچھا کہ فیصل واوڈا نے بیان حلفی کب جمع کرایا تھا؟ وکیل نے بتایا کہ فیصل واوڈا نے بیان حلفی 11 جون 2018 کو جمع کرایا، ریٹرننگ افسر کو بتا دیا تھا کہ امریکی شہریت چھوڑ دی ہے، امریکن کونسلیٹ جا کر نائیکاپ کینسل کرایا۔ جسٹس عائشہ ملک نے استفسار کیا کہ آپ نے کس تاریخ کو امریکی سفارت خانے میں جا کر نیشنیلٹی منسوخ کرائی؟ وکیل نے جواب دیا کہ امریکی سفارت خانے جا کر کہہ دیا تھا کہ نیشنیلٹی چھوڑ رہا ہوں۔ جسٹس منصور علی شاہ نے پوچھا کہ کیا آپ نے ایمبیسی جا کر زبانی بتا دیا کہ میرا پاسپورٹ کینسل کر دو؟ وکیل نے جواب دیا کہ امریکی شہریت چھوڑنے کا ثبوت میں نے تو نہیں دینا تھا، جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ بیان حلفی 11 جون کو جمع کرانے سے پہلے آپ نے زحمت ہی نہیں کی کہ دوہری شہریت کا معاملہ ختم کریں؟ وکیل نے دلائل دئیے کہ نادرا نے 29 مئی 2018 کو امریکی شہریت کینسل ہونے کا سرٹیفکیٹ دیا تھا۔جسٹس عائشہ ملک نے سوال کیا کہ جب آپ نے امریکی سفارت خانے جا کر شہریت کینسل نہیں کرائی تو نادرا نے سرٹیفکیٹ کیسے جاری کر دیا؟ عدالت نے فیصل واوڈا کے وکیل کو الیکشن کمیشن کے دائرہ اختیار سے متعلق مزید تیاری کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی سماعت 13 اکتوبر تک ملتوی کردی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
بیجنگ (شِںہوا) یہ چین بھر میں موسم خزاں کے مناظر سے لطف اندوز ہو نے کا وقت ہے۔
چین، مشرقی صوبہ جیانگ سو کے ہوائی آن کے ایک خوبصورت مقام پر سیاح مناظر سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔ (شِنہوا)
چین ، شمال مشرقی صوبہ حئی لونگ جیانگ کے شہر ہاربن میں قومی ویٹ لینڈ پارک کا فضائی نظارہ۔ (شِنہوا)
چین، شمالی صوبہ ہیبے کی لوان پھنگ کاؤنٹی میں واقع جن شان لینگ دیوار چین کا دلکش نظارہ۔ (شِںہوا)
چین کے جنوبی صوبہ گوانگ ڈونگ میں لیان شان ژوآنگ اور یاؤ خوداختیار کاؤنٹی میں دھان کے کھیتوں کا دلکش نظارہ۔ (شِںہوا)
چین ، شمالی صوبہ ہیبے کے شہر چھندے میں سائن ہان با نیشنل فارسٹ پارک کا فضائی نظارہ۔ (شِنہوا)
چین، شمالی صوبہ ہیبے کی لوان پھنگ کاؤنٹی میں واقع جن شان لینگ دیوار چین کا دلکش نظارہ۔ (شِںہوا)
چین کے جنوبی صوبہ گوانگ ڈونگ میں لیان شان ژوآنگ اور یاؤ خوداختیار کاؤنٹی میں دھان کے کھیتوں کا دلکش نظارہ۔ (شِںہوا)
لاس اینجلس (شِنہوا) امریکہ میں وبا کے آغاز سے اب تک 1 کروڑ 48 لاکھ بچے نوول کرونا وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں۔
امریکی اکیڈمی برائے امراض اطفال (اے اے پی) اور چلڈرن اسپتال ایسوسی ایشن کی تازہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ 4 ہفتوں کے دوران ان میں لگ بھگ 2 لاکھ 38 ہزار کیسز کا اضافہ ہوا ،جبکہ سال 2022 کے دوران 69 لاکھ کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔
29 ستمبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں 39 ہزار 200 بچے نوول کرونا وائرس کا شکار ہوئے۔ یہ تعداد ملک میں انفیکشن کی رپورٹ شدہ مجموعی تعداد 15.2 فیصد کے مساوی ہے۔
رپورٹ کے مطابق نوول کرونا وائرس کے اندارج کردہ کیسز کی تعداد ممکنہ طور پر "کافی کم" رپورٹ ہوئی ہے۔
امریکی اکیڈمی برائے امراض اطفال نے کہا کہ نئی اقسام میں بیماری کی شدت اور ممکنہ طویل مدتی اثرات کا اندازہ لگانے کے لئے عمر کے اعتبار سے زیادہ سے زیادہ اعدادوشماراکٹھا کرنے کی ضرورت ہے۔
امریکی اکیڈمی برائے امراض اطفال نے کہا ہے کہ یہ تسلیم کرنا ضروری ہے کہ وبا کے بچوں کی صحت پر اثرات فوری ہیں۔ اس بات کی اہمیت ہے کہ ہمیں بچوں اور نوجوان نسل کی جسمانی، ذہنی اور سماجی نشوونما پر دیرپا اثرات کی تشخیص اور اس سے نمٹنے کی ضرورت ہے۔
نئی دہلی (شِنہوا) بھارت کی شمالی پہاڑی ریاست اتراکھنڈ میں ایک بس کھائی میں گرنے سے 20 سے زائد افراد ہلاک اور 20 دیگر زخمی ہوگئے ہیں۔
مقامی پولیس نے بدھ کو بتایا کہ حادثہ منگل کو رات دیر گئے پیش آیا۔ اب تک 20 لاشیں نکالی جاچکی ہیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
پولیس نے بتایا کہ حادثہ ضلع پوری گڑھ وال کے علاقے دھوماکوٹ کے قریب پیش آیا۔
500 میٹر گہری کھائی میں گر نے والی بدقسمت بس میں شادی کی تقریب میں جا نے والے 45 باراتی سوار تھے۔
امدادی کام رات بھر جاری رہا تاہم اس میں اندھیرے کے سبب رکاوٹ آئی۔
وزیراعظم نریندر مودی نے اسے دل دہلا دینے والا واقعہ قرار دیا ہے۔
وزیراعظم نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ اس المناک لمحات میں میری ہمدردی سوگوار خاندانوں کے ساتھ ہے۔ امید ہے زخمی افراد جلد صحت یاب ہوجائیں گے۔ امدادی کام جاری ہے اور متاثرہ افراد کو ہرممکن مدد دی جائے گی۔
پنجاب فوڈ اتھارٹی نے خراب گوشت کے بعد گندے انڈوں کو شکنجے میں لینا شروع کردیا، فوڈ سیفٹی ٹیموں نے دروغہ والا میں کارروائی کرتے ہوئے تقریبا 13 ہزار انڈے برآمد کرلیے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب فورڈ اتھارٹی کی جانب سے گندے انڈوں اور خراب اشیا کے خلاف کارروائی کا سلسلہ جاری ہے، فوڈ سیفٹی ٹیموں نے دروغہ والا میں کولڈ اسٹوریج سے 12 ہزار 960 گندے انڈے، 900 کلو غیر میعاری دودھ اور 600 کلو خراب پھل برآمد کرکے مقع پر تلف کردئیے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ بیکری مصنوعات میں استعمال ہونے والے ایگ پاڈر کی تیاری کے لیے گندے انڈوں کو اسٹور کیا جاتا ہے، گندے ٹوٹے انڈے انتہائی کم داموں پر ہیچریوں اور پولڑی فارمز سے خرید کر اسٹور کیے گئے تھے۔مدثر ریاض ملک نے کہا کہ نجاب فوڈ اتھارٹی قوانین کے مطابق خوراک کی تیاری میں ٹوٹے گندے انڈوں کا استعمال سنگین جرم ہے اور ان انڈوں کو جہاں اسٹور کیا گیا تھا اس کولڈ اسٹور میں حشرات کی بھرمار، غیر معیاری اسٹوریج اور بدبو دار ماحول پایا گیا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے مطابق ریکارڈ کی عدم دستیابی اور صفائی کے ناقص انتظامات پر کارروائی عمل میں لائی گئی کیوں کہ زیادہ منافع کمانے کے لالچ میں صحت دشمن عناصر انسانی جانوں سے کھلواڑ کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ بھر کے تمام کولڈ اسٹورز کی چیکنگ کا عمل جاری ہے، ناقص اور غیر معیاری اشیا رکھنے والے اسٹورز کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی مدثر ریاض ملک نے مزید کہا کہ شہریوں تک معیاری اور صحت بخش خوراک کی فراہمی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لایئں گے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
چائنہ نیشنل نیوکلیئر کارپوریشن (سی این این سی) نے پاکستان بھر میں مون سون بارشوں اور اس کے نتیجے میں آنے والے سیلاب سے متاثر ہ افراد کی امداد اور بحالی کیلئے 200 ملین روپے وزیراعظم کے فلڈ ریلیف فنڈ میں عطیہ کیے ۔گوادر پرو کے مطابق سی این این سی کے صدر اوورسیز چانگ گوالیانگ کی سربراہی میں ایک وفد نے اسلام آباد میں وزیر منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدام پروفیسر احسن اقبال سے ملاقات کی۔ جس میں پاکستان میں حالیہ تباہ کن سیلاب کی وجہ سے جا نی ، املاک اور انفراسٹرکچر کے نقصان پر اظہار ہمدردی کرتے ہوئے چانگ نے احسن اقبال کو سی این این سی کی طرف سے پی ایم فلڈ ریلیف فنڈ میں تقریباً 200 ملین روپے کے عطیہ کے بارے میں بتایا ۔ انہوں نے سیلاب زدگان کی مزید مدد کے لیے اپنی کمپنی کے تعاون کی پیشکش بھی کی۔گوادر پرو کے مطابق احسن اقبال نے پاکستان میں سیلاب سے ہونے والے نقصانات کے لیے چینی حکومت، کمپنیوں اور چینی شہری امدادی اقدامات کو سراہا۔گوادر پرو کے مطابق پاکستان کے لیے چین کی طرف سے مسلسل آنے والی امداد 644.1 ملین یوآن (90.2 ملین ڈالر کے برابر) سے تجاوز کر چکی ہے ۔ چینی حکومت نے 400 ملین یوآن ، چینی فوج نے 100 ملین یوں ، چائنیز پیپلز ایسوسی ایشن فار فرینڈشپ ود فارن کنٹریز نے 125 ملین یوآن اور چین کی ریڈ کراس سوسائٹی نے 2.1 ملین یوآن کی امداد فراہم کی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
چین پاکستان اقتصادی راہداری ( سی پیک ) نے توانائی کے منصوبوں میں اب تک کم از کم 46,500 پاکستانیوں کو ملازمتیں فراہم کی ہیں، یہ بات چائنا تھری گورجز انٹرنیشنل کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتائی گئی۔گوادر پرو کے مطابق رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سی پیک کے مکمل اور زیر تعمیر منصوبوں میں روزگار کے مواقع پیدا ہوئے ہیں۔ پاکستان کے پاور سیکٹر اور اس کے مستقبل کا جائزہ'' کے عنوان سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں موجود مختلف اقتصادی دراڑوں (یعنی غیر منصفانہ پسماندگی، توانائی تک کم رسائی، کم انسانی سرما یا اور کم پیداواری صلاحیت ) کو مدنظر رکھتے ہوئے سی پیک پاور پلانٹس نے پورے پاکستان میں مجموعی طور پر براہ راست مقامی روزگار (46,500) کو بڑھانے میں قابل ستائش کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔گوادر پرو کے مطابق رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ تقریباً 46 ہزار خاندانوں کا مجموعی سماجی و اقتصادی مورال بلند ہوا ، اس طرح ہنر مند افرادی قوت مقامی اور بین الاقوامی پیشہ ور افراد کے ذریعہ سائٹ پر تربیت حاصل کرتی ہے جو پیشہ ورانہ کام کا ماحول اس قسم سے کہیں زیادہ ہے جو انہیں دوسرے مقامی منصوبوں میں ملازمت کے دوران حاصل ہوتا ہے۔ گوادر پرو کے مطابق اس میں بتایا گیا کہ تمام سی پیک پاور پلانٹس جی او پی پالیسی2015 - 2002 اور اے ای ڈی بی پالیسی 2006 اور 2019 کے تحت آزاد پاور پروڈیوسرز (IPPs) کے طور پر لگائے گئے تھے اور یہ خالصتاً غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاری ( ایف ڈی آئی ) ہیں۔ تمام ایکویٹی اور پرائیویٹ قرض کا انتظام متعلقہ پروجیکٹ کمپنیوں نے کیا ہے۔ ان پلانٹس کی کل سرمایہ کاری (ایکویٹی پلس پرائیویٹ قرض) کا بندوبست امریکی ڈالر میں کیا گیا ہے اور چینی بینکوں (چائنا ایگزم بینک، چائنا ڈیولپمنٹ بینک وغیرہ) کے ذریعے براہ راست پاکستان کو منتقل کیا گیا ہے۔
گوادر پرو کے مطابق کوئلے پر مبنی سی پیک منصوبے انتہائی اہم کول ٹیکنالوجی پر مبنی ہیں۔ موجودہ انجینئرنگ گریجویٹ سکل سیٹ تکنیکی عملے کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ناکافی تھا۔ نتیجے کے طور پر چینی انتظامیہ نے پاکستان کی مخصوص یونیورسٹیوں سے فارغ التحصیل افراد کے روزگار پر توجہ دینا شروع کر دی۔ گوادر پرو کے مطابق پہلے بیج کو مکمل طور پر این ای ڈی یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی، کراچی اور نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی ( نسٹ ) اسلام آباد سے لیا گیا تھا۔ چھ سو نوجوان اور متحرک انجینئرز کو منتخب کرکے 6 ماہ کی تکنیکی اور انتظامی تربیت کے لیے چین بھیجا گیا۔ گوادر پرو کے مطابق وہ اہم آپریشن کا چارج سنبھالنے کے لیے تربیتی سیشن ختم کرنے کے بعد پر وجیکٹ سائٹ پر واپس آئے۔ انجینئرنگ ملازمین کو بھرتی کے فوراً بعد 6 ماہ کے لیے تکنیکی تربیت کے لیے چین بھیجا گیا تاکہ ان پاور پلانٹس کے آپریشنل مرحلے کے لیے خصوصی طور پر تیار کردہ ماڈیول پروگرام کو مکمل کیا جا سکے۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ فی الحال، غیر ملکی کارکن زیادہ تر مینٹیننس ڈیپارٹمنٹ میں ملازم ہیں اور ان کے پاس تین سال کی پاکستانی ورک فورس مارکیٹ سے باہر نکلنے کا راستہ ہے۔ رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ کمپنی کی قیادت کے وژن اور سمت کے مطابق پاکستانی افرادی قوت کا حصہ اگلے پانچ سالوں میں موجودہ 68 فیصد سے 80 فیصد ہو جائے گا۔ گوادر پرو کے مطابق مزید یہ کہ اگلی دہائی میں یہ پلانٹ مکمل طور پر (100 فیصد) پاکستانی افرادی قوت کے ذریعے چلائے جائیں گے۔
سروے سے یہ بات عیاں ہے کہ اس مرحلے میں ملازمت کرنے والے غیر ملکی کارکن 5 سے 10 سال کے اندر اپنے ملک واپس لوٹ جائیں گے کیونکہ ان کے معاہدوں کی طوالت کے ساتھ ساتھ ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ بھی سائٹ پر ہی مشق کے طور پر جاری ہے۔ اس بات کو ذہن میں رکھتے ہوئے کہ اس مرحلے میں افرادی قوت کی خدمات حاصل کرنے کے لیے اپنایا گیا ایک فائدہ مند طریقہ ایک ایسی پالیسی پر مشتمل ہے جس کے تحت تمام گھریلو ملازمین پاکستان کی متعدد انجینئرنگ یونیورسٹیوں سے نئے تعلیم یافتہ انجینئر ہوں۔ اس کے علاوہ مقامی لوگوں کے لیے ٹیکنیکل ٹریننگ اسکول کے قیام کے لیے مقامی حکومت کے ساتھ ملکر چائنہ تھری گورجز ساؤتھ ایشیا انویسٹمنٹ لمیٹڈ (CSAIL) نے نئے جدید تکنیکی تربیتی ادارے احاطے کے اندر کھولنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے تاکہ گھریلو ملازمین کو تکنیکی تربیت مفت فراہم کی جا سکے۔ گوادر پرو کے مطابق کروٹ ہائیڈرو پاور پروجیکٹ کی تکنیکی افرادی قوت کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے کمپنی نے مقامی علاقے سے طالب علموں کا انتخاب کیا اور انہیں بین الاقوامی اسکالرشپ پروگرام کے تحت الیکٹریکل انجینئرنگ کی ڈگریاںتفویض کیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جن طلباء نے اپنی ڈگریاں مکمل کر لی ہیںان کو کروٹ ئیڈرو پاور پروجیکٹ میں ملازمتیں فراہم کی گئی ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ کنٹینرراستے نہیں روک سکتے، حکومت اسلام آباد کے 25 لاکھ لوگوں کو قلعہ بند کرے گی تو لوگ اسلام آباد کے اندر اور مارگلہ کی پہاڑیوں سے نکلیں گے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں شیخ رشید احمد نے لکھا کہ اسلام آباد کے لوگوں نے محصور ہونے کے خوف سے گھروں میں راشن ڈالنا شروع کر دیا ہے، فوج بلانے اور آرٹیکل 245 لگانے کا خواب دیکھنا چھوڑ دیں، عظیم فوج کبھی اپنے لوگوں پر گولی نہیں چلائیگی، مذاکرات کی میز پر لائے گی اور صاف شفاف الیکشن کرائے گی۔ سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ آرمی چیف کے بیان کے بعد افواہیں ختم اور فوری الیکشن ہونے چاہئیں، بیلٹ کے مقابلے میں بلٹ کا استعمال سارے ملک میں سیاسی آگ لگا دے گا، تباہ حال معیشت خطرناک بحران میں داخل ہوجائیگی، وزرا کی تعداد 75 ہے جس میں 22 بے محکمہ ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
سب سے لمبی عمر کا گنیز ورلڈ ریکارڈ رکھنے والا پیببلیز نامی چھوٹا سا کتا 22 سال 7 ماہ کی عمر میں چل بسا۔ گنیز ورلڈ ریکارڈ کے پیج پر جاری پیببلیز کی تفصیلات بتاتے ہوئے لکھا گیا ہے کہ پیببلیز امریکی ریاست جنوبی کیرولینا میں مقیم ایک جوڑے کے ساتھ رہا کرتا تھا جو اپنی عمر پوری کرنے کے بعد قدرتی طور پر چل بسا۔ تفصیلات میں مزید بتایا گیا ہے کہ پیببلیز 28 مارچ 2000 میں پیدا ہوا تھا اور وہ اپنی 23 ویں سالگرہ منانے کیلئے بس 5 ماہ دور تھا۔ کتے کے مالک نے اس کی لمبی عمر کی وجہ اس کو دی جانیوالی محبت اور دیکھ بھال کو قراردیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
امریکہ میں طوفان سے ہلاکتوں کی تعداد 109 ہو گئی ہے، امریکی ریاست فلوریڈا میں 105 اموات جبکہ لی کاونٹی سے 55 لاشیں برآمد ہوئیں۔ طوفان کے باعث امریکی ریاست کیرولائنا میں بھی 4 اموات رپورٹ ہوئی ہیں، رپورٹ کے مطابق طوفان کو ایک ہفتہ گزرنے کے باوجود فلوریڈا میں ساڑھے 4 لاکھ افراد بجلی سے محروم ہیں۔ امریکی صدر جوبائیڈن نے فلوریڈا کا دورہ کیا ہے، جہاں انفرا اسٹرکچر کی بحالی میں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے، صدر بائیڈن کا کہنا ہے کہ آپ ویسا ہی انفرا اسٹر کچر اس لیے نہیں بنا سکتے کیونکہ طوفان پھر آنے والا ہے، ایسا انفرا اسٹر کچر بنایا جائے جو اگلے طوفان کا سامنا کر سکے۔ فلوریڈا کے گورنر کا کہنا ہے کہ سمندری طوفان ایان سے جو تباہی ہوئی ہے وہ 500 برسوں میں نہیں دیکھی، طوفان سے سب سے زیادہ فورٹ مِئزر متاثر ہوا ہے، یہاں سمندری طوفان کی شدت میں کمی ہوگئی ہے اور اب ای این جنوبی کیرولائنا کی جانب بڑھ رہا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
شمالی کوریا نے میزائل کا ایک اور تجربہ کرلیا۔ دو ہفتوں کے دوران یہ چھٹا میزائل تجربہ ہے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق شمالی کوریا نے میزائل کا ایک اور تجربہ کیا ہے۔ تجربے کے دوران کم فاصلے تک مار کرنے والے دو میزائل فائر کئے گئے۔ جنوبی کوریا کے فوجی حکام کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا نے 22 منٹ کے وقفے سے دو بیلسٹک میزائل فائرکیے۔ میزائل شمالی کوریا کے مشرقی سمندری علاقے سے فائر کیے گئے۔دو روز قبل شمالی کوریا نے درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے میزائل کا تجربہ کیا تھا جو جاپان کی فضائی حدود سے گزر کر سمندر میں گرا تھا۔ شمالی کوریا کے نئے میزائل تجربات کو علاقے میں ہونے والی مشترکہ جنگی مشقوں کا ردعمل سمجھا جا رہا ہے۔ جنگی مشقوں میں امریکی فوجی بھی حصہ لے رہے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
ایران میں پولیس تشدد سے خاتون کی موت کے بعد حکومت مخالف مظاہرے سکولوں کے بعد کلاس رومز تک پہنچ گئے ہیں، پولیس کے ہاتھوں خاتون کی ہلاکت کے بعد احتجاج کی لہر پر قابو نہیں پایا جاسکا، حکومتی شخصیات کا عوامی تقریبات سے خطاب کرنا تک مشکل ہوگیا۔ پولیس کے ہاتھوں خاتون کی موت نے ایران کو ہلا کر رکھ دیا، مظاہروں کی ایسی لہر شروع ہوئی جو ختم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہی، ملک کا ہر طبقہ حکومت کے خلاف اٹھ کھڑا ہوا ہے ہر طرف آزادی، آزادی کے نعرے لگ رہے ہیں۔ مغربی میڈیا اور سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز ایران کے حالات کا پتہ دے رہی ہیں، ایک روز قبل سکولوں کی سیکڑوں طالبات اسکارف اتار کر سڑکوں پر نکل آئیں۔ ایک نئی ویڈیو میں نیم فوجی ادارے کے سربراہ کو سکول میں تقریر کرنے سے روک دیا گیا، سکولوں کی طالبات نے اپنے سروں سے اسکارف اتارے اور ہوا میں لہرادیئے، طاقت کے استعمال کے باوجود احتجاج میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ ایرانی حکام امریکا اور دیگر ممالک پر احتجاج کی حمایت کا الزام لگارہے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
سرجانی ٹاون میں لڑکی سے مبینہ تشدد اور زیادتی کیس کے ملزم استاد کو گرفتار کرلیا گیا ۔ عدالت نے ملزم کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا اور آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر سے پیش رفت رپورٹ طلب کرلی۔ ایف آئی آر کے مطابق متاثرہ لڑکی کی ماں کا کہنا ہے کہ استاد نے ہوم ورک مکمل نہ ہونے پر پہلے ان کی بیٹی کو روکا پھر پانی میں کچھ ملا کر پلایا تو وہ بے ہوش ہوگئی۔ بعد ازاں ٹیچر لڑکی کو گاڑی میں گرانڈ میں لے گیاجہاں کچھ اور لڑکے بھی موجود تھے،لڑکوں نے بیٹی پر تشدد کیا اور کپڑے پھاڑے۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
پاکستان تحریک انصاف کے ممکنہ لانگ مارچ کے پیش نظر اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے تیاریاں شروع کردیں اور شہر میں کنٹینر پہنچنا شروع ہو گئے ہیں۔ اسلام آباد انتظامیہ نے کنٹینرزفیض آباد پہنچا دیئے، رپورٹ کے مطابق لانگ مارچ کی صورت میں فیض آباد کو مکمل طور پر سیل کردیا جائے گا۔ کنٹینرز ہر داخلی اور خارجی راستوں پر رکھے گئے ہیں، جن میں مری روڈ کی طرف سڑک اور ایکسپریس ہائی وے کی طرف آنے والے راستے بھی شامل ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جب ضلعی انتظامیہ کی جانب سے آرڈر ہوئے وہ اسلام آباد داخل ہونے والا ہر راستہ سیل کر دیں گے۔ واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان نے لانگ مارچ کی تیاریاں تیز کردی ہیں، احتجاج اور لانگ مارچ سے متعلق تیاریوں کو حتمی شکل دینے کے لیے اہم اجلاس بھی بلایا گیا تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
رہنما پی ٹی آئی شہبازگل نے کہا ہے کہ میں عمران خان کے پیچھے پاکستان آیا، پاکستان آیا کہ اپنے ملک اور گاوں کے لیے کام کروں، اب سمجھ آیا کہ سیاست میں لوگ کرپشن کیوں کرتے ہیں، سیاستدان کرپشن کے لیے بندھے ہوئے ہیں۔ اداروں میں بغاوت پر اکسانے کے کیس کی سماعت میں وقفے کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز گل کا کہنا تھا کہ بچپن میں بہت مار کھا کر پڑہا، بہت مشکل حالات سے نکل کر میں پروفیسر بنا، یہاں جتنے ایم این اے کرپشن کر کے سیٹس لی، جتنے پیسے ان لوگوں نے خرچ کیئے اتنے مجھے تنخواھ ملتی تھی۔ میں عمران خان کے پیچھے پاکستان آیا، سوچا اپنے گائوں والوں کے لیئے ملک کے لیئے کام کروں، لیکن اب سمجھ آیا کہ سیاست میں لوگ کرپشن کیوں کرتے ہیں، سیاستدان بندھے ہوئے ہیں کرپشن کے لیئے، ہمیں اس نظام کو بدلنے کے لیئے رول آف لا بنانا پڑیگا، رول آف لا سے ملک بنے گا۔ مریم صاحبہ کس طرح باہر گئیں، انکا کہنا تھا کہ ٹرے میں پاسپورٹ ملا نہ جائونگی، باہر جا کے اب عورت کارڈ کھیلا جائے گا، انکے الگ کیسز بنتے ہیں ہمارے اوپر الگ کیسز بنائے جاتے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
دالبندین ریلوے سیکشن کی بحالی کے بعد پاک ایران ریلوے ٹریک پر 2 ماہ بعد ٹرینوں کی آمدورفت شروع ہوگئی۔ ریلوے حکام کے مطابق امدادی سامان کی ٹرین کوئٹہ پہنچ گئی، مال بردار ٹرین ترکیہ سے امدادی سامان لے کر زاہدان سے ہوتے ہوئے پھرکوئٹہ پہنچی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیئے ہیں کہ پی ٹی آئی ارکان کے استعفے سیاسی تنازعہ ہے اور ان کے حل کیلئے پارلیمنٹ موجود ہے۔ جمعرات کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی کی استعفوں کی منظوری کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی، پٹیشنرز کی جانب سے وکیل علی ظفر نے عدالت میں پیش ہوکر دلائل دیے کہ آرٹیکل 64 کے تحت پراسس کومکمل نہیں کیا گیا۔ عدالت نے استفسار کیا کہ پہلے یہ بتائیں پارٹی کی پالیسی کے خلاف ہیں، کیا پارٹی نے ان کے خلاف ایکشن لیا ۔ اس پٹیشن کا مقصد کیا ہے ؟ کیا یہ پارٹی پالیسی ہے ؟ ۔پہلے یہ پٹیشنرز اپنی نیک نیتی ثابت کریں۔ پارلیمنٹ کے معاملات میں عدالت مداخلت نہیں کرتی۔ وکیل علی ظفر نے عدالت کو بتایا کہ پٹیشنرز پارٹی پالیسی کے ساتھ ہیں، اس کے خلاف نہیں، جس پر عدالت نے سوال کیا کہ تو پھر یہ کیوں وہاں جانا چاہتے ہیں؟ پچھلی پٹیشن اس سے مختلف تھی۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ یہ سیاسی معاملات ہیں اور ان کے حل کا فورم پارلیمنٹ ہے۔ یہ مطمئن کریں کہ یہ 10 ارکان پارلیمنٹ میں جانا چاہتے ہیں ۔ اگر یہ کیس ہے تو پھر ٹھیک ہے۔چیف جسٹس نے کہا کہ یہ سیاسی تنازعات ہیں، سیاسی جھگڑے دور کرنے کی جگہ پارلیمنٹ ہے۔ آپ کو ان مسائل کے حل کے لیے سیاسی جماعتوں سے ڈائیلاگ کرنے چاہییں۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کیا یہ مستعفی ارکان واقعی پارلیمنٹ میں جا کر عوام کی خدمت کرنا چاہتے ہیں؟ اس کیس میں پٹیشنرز کہہ رہے ہیں کہ انہوں نے جینوئن استعفے جمع کروائے ۔ یہ اسپیکر کے پاس واپس جانے کا نہیں بلکہ صرف ٹیکنیکل ایشو ہے ۔
وکیل علی ظفر نے دلائل میں کہا کہ پٹیشنرز نے اپنی مرضی سے جینوئن استعفے دیے ہیں۔ چیف جسٹس نے کہا کہ یہ عدالت اسپیکر قومی اسمبلی کو ہدایات جاری نہیں کر سکتی۔ عدالت نے شکور شاد کیس میں بھی صرف نظرثانی کا کہا ہے۔ وکیل نے بتایا کہ آڈیو لیکس آئی ہیں کہ اسپیکر دوسری پارٹی ممبران کے ساتھ اس سے متعلق بات کر رہا ہے ۔ ہم سمجھتے ہیں ابھی ایم این ہیں کیونکہ ہم نے 123 استعفے دیے تھے جو اکٹھے منظور نہیں کیے گئے۔ وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ہمارے استعفے مشروط تھے اگر وہ اکٹھے تسلیم نہیں کیے گئے تو پھر ہم ایم این اے ہیں۔ چیف جسٹس نے کہا کہ جن کے استعفے منظور نہیں ہوئے، ان کو پارلیمنٹ میں ہونا چاہیے۔ کیا آپ کا مقف ہے کہ پارٹی نے استعفے دینے پر مجبور کیا تھا؟ اگر ایسا ہے پھر تو آپ اب پارٹی پالیسی کے خلاف جا رہے ہیں۔ وکیل نے جواب دیا کہ ایسا نہیں ہے، پارٹی پالیسی کے خلاف یہ ارکان نہیں جا رہے۔ بیرسٹر علی ظفر نے عدالت کو بتایا کہ ہمارا مقف ہے کہ اسپیکر نے اپنا آئینی فریضہ نہیں نبھایا ۔ کل 123 ارکان نے استعفے دیے تھے، سب کو منظور ہونا چاہیے تھا۔آڈیو لیک میں سامنے آچکا کہ کیسے صرف 11ارکان کے استعفے منظور کیے گئے۔ ہم نے مشروط استعفے دیے تھے۔ ہمارا سیاسی مقصد تمام 123نشستیں خالی کرنا تھا۔ اگر ہمارا وہ مقصد پورا نہیں ہوا تو ہم سمجھتے ہیں ابھی سب ایم این اے ہیں۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ ایک طرف آپ پارلیمنٹ کو مانتے نہیں دوسری طرف آپ کہتے ہیں ایک Formality کرنا چاہتے ہیں۔
وکیل علی ظفر نے جواب دیا کہ پارلیمنٹ میں جانے کا فیصلہ بعد میں ہوگا۔ چیف جسٹس نے کہا کہ عدالت پارلیمنٹ کے وقار کو نیچا دکھانے کی اجازت نہیں دے گی ۔ اگر یہ پٹیشنرز پارٹی پالیسی کے خلاف ہیں تو یہ بیان حلفی جمع کرائیں۔ پھر عدالت ان کی پٹیشنز کو دیکھے گی۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ عدالتیں 70 سال میں سیاسی معاملات میں بہت زیادہ ملوٹ رہی ہیں، جس کا اس ادارے کو نقصان بھی ہوا ۔ اگر آپ پارٹی پالیسی کے ساتھ جا رہے ہیں تو عدالت اس درخواست کو Entertain نہیں کرے گی۔ اگر تو آپ پارلیمنٹ واپس جانے کے لیے آئے ہیں تو پھر عدالت یہ کیس سنے گی۔ ایک طرف آپ کہہ رہے ہیں ان کے استعفے جینوئن تھے تو پھر کیس غیر متعلقہ ہوجاتا ہے۔ وکیل نے جواب دیا کہ اس وقت میں ان سوالات کے جواب دینے کی پوزیشن میں نہیں۔ ان 10 ارکان کو ڈی نوٹیفائی کیا جا چکا ہے۔ ایک بار رکنیت بحال ہو پھر واپسی کے سوال پر جواب دے سکتے ہیں۔ چیف جسٹس نے کہا کہ پارلیمنٹ کو جو عزت ملنی چاہیے وہ 70 سال میں نہیں دی گئی۔ اس ملک کے عوام نے انہیں پارلیمنٹ میں بھیجا ہے ۔ سیاسی معاملات کا حل پارلیمنٹ ہی میں ہے۔ ارکان خود مانتے ہیں کہ استعفے جینوئن تھے۔ بیرسٹر علی ظفر نے عدالت کو بتایا کہ ارکان اسمبلی کے استعفے جینوئن مگر مشروط تھے۔ ہم کہتے ہیں کہ تمام استعفے جینوئن تھے اور انہیں منظور کیا جائے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ ہم نے دیکھنا ہے کہ پٹیشنرز کلین ہینڈز کے ساتھ عدالت آئے یا نہیں؟۔ جب تک پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کے استعفے منظور نہیں ہوتے، ان کو پارلیمنٹ میں ہونا چاہیے۔ارکان اسمبلی پارلیمنٹ کا حصہ ہیں یا نہیں؟ یہ تو پی ٹی آئی کے رویے میں تضاد ہے۔ 11 لوگ نہیں پہلے باقی تو پارلیمنٹ چلے جائیں، سیاسی معاملات وہاں حل کریں ۔ سیاسی جماعت اپنے کنڈکٹ سے ثابت تو کرے ۔ وکیل علی ظفر نے کہا کہ پہلے ان 11 پٹیشنرز کے استعفے واپس ہو جائیں پھر پی ٹی آئی پارلیمنٹ واپسی کے حوالے سے سوچے گی۔ اس مرحلے پر ایسا ممکن نہیں کیونکہ آڈیو لیک آئی ہے اور 11 ارکان کو نکال دیا گیا ہے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ پارلیمنٹ کی بہت بے توقیری ہو گئی ہے، جمہوریت کا مذاق نہ بنائیں۔ پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کی ذمہ داری ہے کہ جن لوگوں نے منتخب کیا ان کی نمائندگی کریں۔ پٹیشنرز اور سیاسی جماعت پارلیمنٹ جائیں، لیکن پہلے نیک نیتی تو ثابت کریں۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ آپ ایک دفعہ پارلیمنٹ جائیں پھر یہ پٹیشن یہاں لے کر آئیں، ہم سنیں گے۔ وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ہمیں انہوں نے نکال دیا، جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ ان 11 نہیں، میں باقی کی بات کر رہا ہوں، پارٹی نیک نیتی تو ثابت کرے۔ اگر یہ سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کے لیے کر رہے ہیں تو عدالت اس کا حصہ نہیں بنے گی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
ڈیڈ لائن ختم، خیبر پختونخوا میں ٹیچرز ایسوسی ایشن کا دھرنے کا اعلان، 15 ہزار پرائمری اسکول بند کر دئیے گئے۔ اپ گریڈیشن اوردیگر مطالبات کی منظوری کیلیے 5 اکتوبر تک بات چیت کا عندیہ دیا گیا تھا، ٹیچرز ایسوسی ایشن کے مطابق حکومت کی جانب سے کوئی جواب نہ ملنے پر احتجاج کی کال دی گئی ہے، صدر ٹیچرز ایسوسی ایشن عزیزاللہ کا کہنا ہے کہ مطالبات منظور ہونے تک دھرنا دینگے۔ صوبائی صدر عزیزاللہ کا کہنا ہے کہ گذشتہ چار برسوں سے سکیل اپگریڈیشن کا مسئلہ چل رہا ہے اس سلسلے میں محکمہ تعلیم اور وزرا سے کئی بار ملاقاتیں ہوئی ہیں مگر کوئی نتیجہ نہیں نکلا۔پرائمری ٹیچر سکیل 12 پر بھرتی کیا جاتا ہے جبکہ مڈل اور ہائی سکول کے لیے گریڈ 15 یا 16 پر بھرتی کیا جاتا ہے۔ان تمام بھرتیوں کے لیے تعلیم کی شرط ایک جیسی ہے تو پھر پرائمری سکول کے استاد کا گریڈ کیوں کم ہے؟ دوسری جانب انتظامیہ کی جانب سے مظاہرین سے نمٹنے کیلیے تیاری مکمل ہے، ہنگامی حالات کے پیش نظر اسمبلی چوک میں اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
ملک بھر میں کورونا وائرس کے مزید 48 کیسز رپورٹ ،38 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔این آئی ایچ کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 11 ہزار 807 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 48 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔ اس طرح گزشتہ 24 گھنٹوں میں کئے گئے مثبت کورونا ٹیسٹ کی شرح 0.41 فیصد رہی ہے، مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے کوئی بھی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 38 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
انڈس ہائی وے روڈ پر مانجھند کے قریب افسوسناک ٹریفک حادثے میں 10 افرادجاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔ ایس ایس پی جامشورو جاوید بلوچ کے مطابق انڈس ہائی وے پر ٹرک اور بس میں تصادم کے دوران 10 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 15 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ افسوسناک ٹریفک حادثے میں دو بچے، 3 خواتین سمیت 10 افراد موقع پر ہی چل بسے، جاں بحق افراد کا تعلق پنجاب کے علاقے بہاولپور سے بتایا جاتا ہے۔ زخمیوں میں محمد اشرف، عتیق الرحمان، محمد ظفر، جاوید، حسنین، خاتون راجپوت، نورین راجپوت، راشد، محمد طارق، وسیم، ضمیرہ بلوچ سمیت دیگر شامل ہیں۔ پولیس حکام کے مطابق مسافر کوچ نمبر جی ایل ٹی ڈی 1895 کراچی سے پنجاب جارہی تھی کہ حادثے کا شکار ہو گئی، کوچ اور ٹرک کے دونوں ڈرائیورز بھی جاں بحق ہو گئے، پولیس زخمیوں کو لمس ہسپتال جامشورو منتقل کردیا گیا ہے جبکہ لاشیں مانجھند ہسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔ ایس ایس پی جامشورو کے مطابق مانجھند حادثے کے 4 جاں بحق افراد کی شناخت ہو گئی، 22 سالہ ثمر عباس، مختیار حسین، 40 سالہ ندیم احمد اور 2 سالہ خدیجہ جاں بحق ہونے والوں میں شامل ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
لاہور کی سپیشل سینٹرل کورٹ نے ایف آئی اے منی لانڈرنگ کے مقدمے میں سابق وزیر اعلی حمزہ شہباز کو 8 اکتوبر کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا، عدالت نے گزشتہ سماعت کا تحریری حکم جاری کردیا ہے۔ سپیشل سینٹرل کورٹ کے جج اعجاز اعوان نے وزیر اعظم شہبازشریف، حمزہ شہباز سمیت دیگر کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی گزشتہ سماعت کا دو صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ حمزہ شہباز کمر درد کے باعث عدالت پیش نہیں ہوئے اور وکیل نے انکی حاضری معافی کی درخواست دائر کی۔ وکیل کے مطابق ڈاکٹر نے حمزہ شہباز کو چار سے چھ ہفتوں کا آرام کا مشورہ دیا ہے، حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کی جاتی ہے تاہم آئندہ سماعت پر حمزہ شہبا زذاتی حیثیت میں پیش ہوں۔ تحریری حکم میں مزید کہا گیا ہے کہ وکیل امجد پرویز نے شہبازشریف کی بریت کی درخواست پر جزوی دلائل دیئے جبکہ آئندہ سماعت پر وکیل بریت کی درخواست پر مزید دلائل دیں۔ واضح رہے کہ ایف آئی اے نے شہباز شریف حمزہ شہباز سمیت دیگر کے خلاف منی لانڈرنگ کے مقدمے کا چالان پیش کر رکھا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الہی نے کہا ہے ماڈل ٹاون کیس میں ٹیم کام کر رہی ہے، رانا ثنا اللہ کا اسمبلی کے اندر اعترافی بیان موجود ہے جو عدالت کو ثبوت کے طور پر دے رہے ہیں، لانگ مارچ پر جو عمران خان کہیں گے وہی ہوگا، مارچ ہوا تو رانا ثنا اللہ کو کھڑے ہونے کی جگہ تک نہیں ملے گی۔ لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چودھری پرویز الہی نے کہا کہ پانچ سال بعد مونس الہی کی فیملی سے ملنے لندن آیا ہوں، نواز شریف سے ملنے کا شوق نہیں، کافی عرصہ ساتھ رہنے کے بعد انسان کو سیکھ جانا چاہیے، مجھے ان کے گھر کا بھی علم ہے ، ایک ایک شخص کا علم ہے۔ پرویز الہی کا کہنا تھا کہ سیلاب کے دوران شہباز شریف نے پنجاب کو ایک پیسہ نہیں دیا، ٹیلی تھون کے ذریعے جمع کئے گئے اڑھائی ارب روپے سیلاب متاثرین کو دے رہے ہیں، سیلاب متاثرین کو احساس پروگرام کے تحت پیسے دے رہے ہیں، ہمارے ساتھ ورلڈ بینک اور دیگر ڈونرز براہ راست رابطے میں ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جیل ریفارمز کیں، جیلوں میں کھانے کا بہترین انتظام کیا، پنجاب میں دو ، تین نئی جیلیں بھی بنا رہے ہیں، نارکوٹکس کے حوالے سے ایک الگ قانون لا رہے ہیں، نارکوٹکس کی الگ سے ایک فورس بنا رہے ہیں، فورس یقینی بنائے گی کہ سکول اور کالجز میں منشیات کا استعمال نہ ہو، منشیات سے متعلق سخت قوانین لا رہے ہیں،عمر قید کی سزا بھی رکھ رہیہیں، پہلے میٹرک تک فری تعلیم کا اعلان کیا تھا، اب بی اے تک فری تعلیم کا اعلا ن کیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
نیویارک ، اقوام متحدہ کے صدر دفتر میں 77 ویں جنرل اسمبلی کی پانچویں کمیٹی کے مرکزی اجلاس کے افتتاح پر اقوام متحدہ میں چین کے نائب مستقل مندوب دائی بنگ(اسکرین پر) خطاب کر رہے ہیں۔(شِنہوا)
نیویارک ، اقوام متحدہ کے صدر دفتر میں 77 ویں جنرل اسمبلی کی پانچویں کمیٹی کے مرکزی اجلاس کے افتتاح پر اقوام متحدہ میں چین کے نائب مستقل مندوب دائی بنگ(اسکرین پر) خطاب کر رہے ہیں۔(شِنہوا)
امریکہ ، کیلیفورنیا کی کاؤنٹی لاس اینجلس میں ایک گیس اسٹیشن پر پٹرول کی قیمتوں کا بورڈ آویزاں ہے۔(شِنہوا)
اقوام متحدہ(شِنہوا) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے دنیا بھرکے تمام لوگوں کو سستے گھروں کی فراہمی کے لیے کوششوں پر زور دیا ہے۔ 3اکتوبر کو عالمی یوم مسکن کے موقع پراپنے پیغام میں انتونیو گوتریس نے کہا کہ ہمیں بجلی، پانی، صفائی، ٹرانسپورٹ اور دیگر بنیادی خدمات تک رسائی کے ساتھ سب کو سستی رہائش فراہم کرنے کے لیے مزید فوری اقدامات اور زیادہ سرمایہ کاری کی ضرورت ہے - گوتریس نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلی سے پیدا شدہ افراتفری اور تنازعات سے لے کر کوویڈ-19 کی صورت میں متعدد چیلنجز سب سے زیادہ کمزورمعاشروں کو نشانہ بنا رہے ہیں ،سب سے مشکل ،تیز رفتار اوربغیر کسی منصوبہ بندی کے شہروں کے پھیلاو میں اضافےنے بہت سے چیلنجز کو گھمبیر بنادیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ 1 ارب سے زیادہ لوگ گنجان ترین بستیوں میں رہائش پزیرہیں جہاں رہائش کی ناکافی سہولیات ہیں اور یہ تعداد ہر روز بڑھ رہی ہے۔ یواین سیکرٹری جنرل نے کہا کہ دنیا میں کوئی پیچھے نہ رہے پائیدار ترقی کے 2030 کے ایجنڈے کا بنیادی وعدہ ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ شہروں کو خواتین اور بچوں کے لیے محفوظ بناتے ہوئے امیر اور غریب،شہری اور دیہی علاقوں اورترقی یافتہ اور ترقی پذیر علاقوں کے درمیان پائی جانے والی موجودہ عدم مساوات کو ختم کرنا ہے۔
پنوم پن(شِنہوا)سعودی عرب میں مستقبل کا سیاحتی مقام ٹروجینا(نیوم) 2029ء کی ایشیائی سرمائی کھیلوں کی میزبانی کرے گا، اس بات کا انکشاف منگل کے روز پنوم پن میں اولمپک کونسل آف ایشیا(اوسی اے) کی 41 ویں جنرل اسمبلی کے دوران کیا گیا۔
ٹروجینا ایشیائی سرمائی کھیلوں کی میزبانی کرنیوالا مغربی ایشیا کا پہلا شہر ہو گا۔2017 کے بعد سے ایشیائی سرمائی کھیلوں کا انعقاد نہیں ہو سکا کیونکہ اولمپک کونسل آف ایشیا کھیلوں کی میزبانی کیلئے موزوں مقام کی تلاش میں ہے۔
جنرل اسمبلی کے مندوبین کی جانب سے متفقہ طور پر سعودی تجویز اور ٹورنامنٹ کی میزبانی کیلئے واحد بولی کی منظوری کے بعد سعودی وزیر کھیل اور سعودی اولمپک و پیرا اولمپک کمیٹی کے صدر شہزادہ عبدالعزیز بن ترکی الفیصل نے او سی اے کے قائم مقام صدر راجہ رندھیرسنگھ کے ساتھ میزبان شہر کے معاہدے پر دستخط کیے۔
شہزادہ عبدالعزیز نےکہا کہ یہ سعودی قوم اور خلیجی ممالک کیلئے ایک عظیم فتح ہے۔
سٹاک ہوم(شِنہوا) فزکس کا 2022 کا نوبل انعام فرانس کے ایلین اسپیکٹ، امریکہ کے جان ایف کلوزر اور آسٹریا کے اینٹون زیلنگر کو کوانٹم انفارمیشن سائنس میں ان کی خدمات پر مشترکہ طور پر دیا گیاہے۔
رائل سویڈش اکیڈمی آف سائنسزکے مطابق یہ ایوارڈ پیچیدہ فوٹونز کے ساتھ تجربات، بیل کے کوانٹم مکینکس کے برعکس ماڈل کی پیش گوئی اور کوانٹم انفارمیشن سائنس کے شعبے میں بنیادی تحقیق پردیا گیا ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ ان تینوں کی دریافتوں کے نتائج سے کوانٹم معلومات کی بنیاد پر نئی ٹیکنالوجی کا راستہ ہموار ہواہے۔
سڈنی(شِنہوا) آسٹریلوی جزائر مونٹیبیلو میں برطانیہ کی جانب سے 1952 اور 1956 کے درمیان کیے گئے پہلے جوہری تجربات کے نصف صدی سے زیادہ عرصے کے بعد بھی علاقے میں سمندری حیات اور سیاحوں کے لیے تابکاری کا خطرہ بدستور موجود ہے۔ ایڈتھ کوون یونیورسٹی کے پی ایچ ڈی کے طالب علم،اوراس تحقیق کے روح رواں ماڈیسن ہوفمین نے منگل کو ایک بیان میں کہاکہ ہم نے جوہری تجربات سے پیدا ہونے والے ریڈیونیوکلائڈز کی سطح کا پتہ لگایا ہےجو مقامی ساحلوں کی ریت سے حاصل کیے جاسکتے ہیں۔
بیان کے مطابق تابکاری سے مرجان کی 150 سے زائد اقسام، مچھلیوں کی 450 اقسام، 630 اقسام کے مولسکس اور 170 اقسام کی سٹار فش اور ارچنزکو خطرہ لاحق ہے۔
اس تحقیقی منصوبے کے تحت جزائر کے ارد گرد تہ میں جمع ہونے والے سمندری مواد اور سمندری حیات کے 100 سے زائد نمونوں کو اکٹھا اورتشخیص کا کام کیا گیا یہ تحقیقی منصوبہ 2024 تک جاری رہے گا۔
کولمبو(شِنہوا)سری لنکا کی حکومت نے سکولوں میں مزید 10 لاکھ طالبعلموں کو دوپہر کا کھانا فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
کابینہ کے ترجمان بندولا گونا وردھنا نے منگل کے روز بتایا کہ وزراء کی کابینہ نے پیر کو صدر رانیل وکرماسنگھے کی طرف سے پیش کردہ تجویز کی منظوری دیدی ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ فیصلے پر فوری عملدرآمد کیا جائیگا۔
انہوں نے بتایا کہ حالیہ مہینوں میں سکول کے بچوں کی غذائیت بارے بہت زیادہ خدشات سامنے آئے ہیں۔ ایسی اطلاعات موصول ہو رہی تھیں کہ معاشی بحران کی وجہ سے بہت سارے بچے ناشتہ کیے بغیر سکول آتے ہیں۔ اس اقدام سے ان خدشات کو دور کیاجائیگا۔
انہوں نے بتایا کہ سری لنکا کی حکومت پہلے ہی سکولوں کے 10لاکھ80ہزار طالب علموں کو دوپہر کا کھانا فراہم کر رہی ہے اور اس پر حکومت سالانہ 1 کروڑ 20 لاکھ امریکی ڈالر خرچ کرتی ہے ۔ مزید بتایا کہ سکول کے مزید 10 لاکھ طالبعلموں کو کھانا کھلانے کے باعث حکومت کی طرف سے کیے جانے والے اخراجات دوگنا ہو جائیں گے۔
تہران(شِنہوا) ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبد اللہیان نے کہا ہے کہ 2015 کے جوہری معاہدے کو بحال کرنے اور تہران پر عائد امریکی پابندیاں ہٹانے کیلئے درست اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ارنا کے مطابق جوہری مذاکرات کی تازہ ترین پیش رفت پر تبصرہ کرتے ہوئے امیر عبداللہیان نے کہا کہ نیو یارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے77ویں اجلاس کی سائیڈ لائن پر ملک کے چیف جوہری مذاکرات کار علی باقری کنی اور دیگرحکام نے دیگر متعلقہ فریقوں کے ساتھ متعدد مذاکرات کیے اور ان کے اچھے نتائج حاصل ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ فی الحال ہم ایک ایسے مقام پر پہنچ چکے ہیں جہاں مختلف مسائل کے بارے میں ایک مشترکہ فہم موجودہے جو ہمیں کسی معاہدے تک پہنچنے کی جانب حتمی مراحل میں بہتر اور تیز رفتاری سے کام کرنے میں مدد دے گی۔
امیر عبداللہیان نے کہا کہ اس سے قبل واشنگٹن صورتحال کا صحیح ادراک کرنے میں ناکام رہا تھا ، انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم محسوس کرتے ہیں کہ امریکہ اس وقت بہتر تفہیم کے ساتھ پیغامات کا تبادلہ کر رہا ہے۔
رومانیہ کے بخارسٹ میں چینی وفد کے ممبران بین الاقوامی ٹیلی کمیونیکیشن یونین (آئی ٹی یو) کی پلینی پوٹینشری کانفرنس میں شریک ہیں۔(شِنہوا)
ٹوکیو(شِنہوا)جاپان میں ٹوکیو اولمپکس کے ایک سابق ایگزیکٹو سے رشوت لینے کے شبہ میں معروف جاپانی پبلشر کدوکاوا کارپوریشن کے چیئرمین پر فرد جرم عائد کر دی گئی ہے ، اس تازہ ترین انکشاف نے گزشتہ سال منعقد ہونیوالی گرمائی کھیلوں کی ساکھ کو مزید داغ دار کر دیا ہے۔
گزشتہ ماہ گرفتارہونیوالے تسوگوہیکو کدوکاوا پر الزام ہے کہ اس نے ٹوکیو اولمپکس کے ایک سابق ایگزیکٹو 78 سالہ ہارویوکی تاکاہاشی کورشوت کی مد میں 6 کروڑ 90 لاکھ ین(تقریباً 4 لاکھ 77 ہزار امریکی ڈالر)ادا کیے تاکہ اس کے بدلے پبلشر کو کھیلوں کے سپانسرز میں سے ایک کے طور پر منتخب کیا جاسکے۔
ٹوکیو میں پراسکیوٹرزکے خصوصی تفتیشی دستے کے مطابق کدوکاوا کے ساتھ سازش کرنے کے شبہ میں کدوکاوا کے ایک مشیر اور پبلشر کے ایک ملازم پر بھی فرد جرم عائد کی گئی ہے۔
اس معاملے کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ کدوکاوا اور اس کے ساتھیوں نے پبلشر کے بینک اکاؤنٹ کےذریعے تاکاہاشی کے ایک سابق ساتھی کی مشاورتی فرم کو رقم بھیجی جو اشتہارات کی دیو قامت کمپنی ڈینتسو ان کارپوریشن کیلئے بھی کام کرتا ہے۔
نیویارک ، اقوام متحدہ کے صدر دفتر میں 77 ویں جنرل اسمبلی کی پانچویں کمیٹی کے مرکزی اجلاس کے افتتاح پر اقوام متحدہ میں چین کے نائب مستقل مندوب دائی بنگ(سامنے) خطاب کر رہے ہیں۔(شِنہوا)
نیویارک ، اقوام متحدہ کے صدر دفتر میں 77 ویں جنرل اسمبلی کی پانچویں کمیٹی کے مرکزی اجلاس کے افتتاح پر اقوام متحدہ میں چین کے نائب مستقل مندوب دائی بنگ(سامنے) خطاب کر رہے ہیں۔(شِنہوا)
امریکہ ، کیلیفورنیا کی کاؤنٹی لاس اینجلس میں گیس اسٹیشن پر ایک شخص اپنی گاڑی میں ایندھن ڈال رہا ہے۔(شِنہوا)
چین کے شمالی صوبہ ہیبے کے شہر شی جیا ژوآنگ کے ضلع شِنہوا میں ایک تقریب کے دوران 75 سالہ ہان ژیانگ چھاؤ (دائیں سے دوسری) بطور ماڈل فن کا مظاہرہ کررہی ہیں۔ (شِنہوا)
چین کے دارالحکومت بیجنگ میں نرسنگ ہاؤس کیپر چھانگ ہاؤ (دائیں) 92 سالہ بزرگ مو کون لائی کو اسپتال لیکر جارہا ہے ۔ (شِںہوا)
چین کے شمالی صوبہ ہیبے کے شہر شی جیا ژوآنگ کے ضلع لوآن چھنگ میں 80 سالہ بزرگ لیو مینگ فی (درمیان) ایک بینڈ میں شامل چینی آلہ موسیقی ارہو بجارہے ہیں۔ (شِنہوا)
چین کے دارالحکومت بیجنگ کے اسپتال میں نرسنگ ہاؤس کیپر چھانگ ہاؤ (بائیں سے پہلا) 92 سالہ بزرگ مو کون لائی کی آنکھ کے آپریشن کی تیاری سے قبل ان کے ساتھ موجود ہے۔ (شِںہوا)