• Columbus, United States
  • |
  • ٢٣ نومبر، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | سی-پیک

صدر مملکت سیاست کرنے کی کوشش سے باز رہیں،وزی...

وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ آرمی چیف کی تعیناتی میں صدر مملک کاکوئی کردار نہیں، یہ وزیراعظم کا استحقاق ہے ، اپوزیشن سے مشاورت نہیں کی گئی ، صدر مملکت سیاست کرنے کی کوشش سے باز رہیں، منگل کے روز اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سیاست کرنے کی کوشش سے بازرہے ہیں، چیف آف سٹاف کی تقرری میں آئین کے تحت صدر مملکت کا کوئی کردار نہیں ہے ، انہوں نے کہا کہ آرمی چیف کی تعیناتی کے حوالے سے اپوزیشن سے مشاورت نہیں کی گئی ، بلکہ یہ وزیراعظم کا استحقاق ہے ، ان کا کہنا تھا کہ صدر مملکت مقاصد کے حصول کیلئے معاملے کو سیاستی رنگ دے رہے ہیں ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۱ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

منی لانڈرنگ کیس،وزیراعظم شہبازشریف اورحمزہ س...

اسپیشل کورٹ سنٹرل لاہور نے منی لانڈرنگ کیس میں وزیراعظم شہبازشریف اورحمزہ شہبازسمیت تمام ملزمان(آج) بدھ کو 12 بجے طلب کرلیا۔ اسپیشل کورٹ سنٹرل لاہور میں منی لانڈرنگ کیس میں حمزہ شہبازعدالت پیش ہوئے جبکہ وزیراعظم شہبازشریف عدالت نہیں آئے۔ عدالت نے (آج) بدھ کو ملزمان کو حاضری سے استثنی دینے کی استدعا مسترد کر دی اور منی لانڈرنگ کیس کی سماعت(آج) بدھ تک ملتوی کرتے ہوئے دوپہربارہ بجے تمام ملزمان کو طلب کرلیا۔ امجد پرویزایڈووکیٹ نے عدالت سے کہا کہ(آج) بدھ کوملزمان بھی آئیں گے یا انہیں استثنی ہو گا؟ جس پر جج اعجازحسن اعوان نے کہا کہ ظاہر ہے ملزمان پہلے آئیں گے اور وکیل بعد میں آئیں گے۔ عدالت نے (آج) بدھ کو امجد پرویز ایڈووکیٹ کو مزید دلائل کیلئے طلب کرلیا۔ اسپیشل پراسیکیوٹرفاروق باجوہ نے عدالت سے کہا کہ میرے دلائل بھی تقریبا مکمل ہیں بس کچھ حوالے پیش کرنے ہیں جبکہ ایڈووکیٹ امجد پرویز نے استدعا کی کہ اسی ہفتے میں نے بیرون ملک جانا ہے اس لیے (آج) بدھ کا ہی 12 بجے کا وقت مقرر کردیں۔ عدالت نے کیس کو پہلے ہفتے کے روز کیلئے سماعت کیلئے مقرر کیا تھا، امجد پرویز ایڈووکیٹ کی استدعا پر کیس کو (آج) بد ھ کوسماعت کیلئے مقررکردیا۔ عدالت نے وزیراعظم شہباز شریف کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست بھی منظور کی۔ شہبازشریف اورحمزہ شہباز کی منی لانڈرنگ مقدمے میں بریت کی درخواستوں پر سماعت کے آغاز میں امجد پرویزایڈووکیٹ نے دلائل دیے۔ جج نے ایف آئی اے کے وکیل سے استفسارکیا کہ ملک مقصود کے کتنے بینک اکاونٹس ہیں۔

وکیل ایف آئی اے فاروق باجوہ نے جواب دیا کہ ملک مقصود کے نام پرآٹھ بینک اکانٹس ہیں۔ یہ تمام تفصیلات چالان میں موجود ہیں۔ ریکارڈ کے مطابق شہبازشریف اور حمزہ شہباز کے اکانٹ میں براہ راست پیسے جمع نہیں کرائے گئے۔ نہ ہی شہبازشریف اور حمزہ شہباز کے اکاونٹس سے براہ راست پیسے نکلوائے گئے۔ سماعت کے دوران عدالت نے حمزہ شہباز کو حاضری کے بعد جانے کی اجازت دے دی۔ وکیل حمزہ شہبازنے کہا کہ نہ کوئی کک بیکس کا نہ رشوت کا الزام ہے۔ بینکرز کو ایف آئی اے نے کیس سے ہی نکال دیا۔ بینکرز نہ گواہ ہیں نہ ملزم۔ انوسٹی گیشن رجیم چینج سے پہلے ہوئی اور سیاسی بنیادوں پر لوگوں کے بیانات لیے گئے۔ امجد پرویز ایڈووکیٹ نے دلائل دیے کہ یہ ساری تفتیش گزشتہ حکومت کی تفتیشی ٹیم نے کی۔ کسی گواہ نے شہباز شریف یا حمزہ شہباز کا نام تک نہیں لیا۔ اگر کوئی ایسا بیان آ جاے تو میں عدالت سے باہر چلا جاوں گا۔ ایف آئی اے کے وکیل نے کہا کہ حمزہ شہباز رمضان شوگر مل کے شئیر ہولڈراورمالک ہیں۔ جج نے استفسارکیا کہ اس بات کا کیا ثبوت ہے کہ پیسے کا لین دین اور پیسے ٹرانسفر حمزہ شہباز کے کہنے پر ہوئے؟ جس پر فاروق باجوہ نے جواب دیا کہ اس بات کا ہمارے پاس کوئی ثبوت نہیں ہے۔ ایڈووکیٹ امجد پرویز نے کہا کہ جن لوگوں کے اکاونٹس کھلواے وہ کہتے ہیں کہ ہمیں پیسے کہاں سے آے یہ معلوم نہیں۔ وکیل ایف آئی اے نے کہا کہ جن کے اکاونٹس ہیں وہ اسے تسلیم کرتے ہیں۔ مرحوم گلزار کا اکاونٹ بھی رمضان شوگر ملز کی انتظامیہ آپریٹ کرتی رہی۔ جج اعجازحسن اعوان نے پراسیکیوٹر سے استفسارکیا آپ تحریری طورپر یہ سب لکھ کر دے سکتے ہیں؟ جس پر فاروق باجوہ نے جواب دیا کہ مجھے تحریری بیان دینے کے متعلق ہدایات نہیں ہیں۔ جو ریکارڈ موجود ہے اس کے مطابق معاونت کرسکتا ہوں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۱ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

عدالت کا رانا ثنا کے وارنٹ گرفتاری واپس لینے...

عدالت نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کے وارنٹ گرفتاری واپس لینے کی درخواست اعتراض لگا کر واپس کردی۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن لائرز ونگ کی لیگل ٹیم نے سینئر سول جج کی عدالت میں رانا ثنا اللہ کے وارنٹ گرفتاری واپس لینے کی درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ فوجداری سیکشن 76 کے تحت عدالت تفتیشی افسر کو ضمانتی مچلکے وصول کرنے کا حکم جاری کر سکتی ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ وارنٹ گرفتاری اینٹی کرپشن ٹیم نے غلط بیانی سے حاصل کیے۔رانا ثنا اللہ وفاقی وزیر داخلہ اور اسلام آباد میں ہیں، کہیں روپوش نہیں، لہذا وارنٹ گرفتاری آرڈر واپس لے کر تفتیشی افسر کو ضمانتی مچلکے وصول کرنے کا حکم دیا جائے۔سینئر سول جج نے مسلم لیگ ن کی لیگل ٹیم کی درخواست اعتراض لگا کر واپس کردی۔ عدالت نے حکم دیا کہ ملزم رانا ثنا اللہ کا وکالت نامہ پیش کیا جائے۔ بعد ازاں لیگل ٹیم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا وکالت نامہ حاصل کیا جائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۱ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

یوکرین کشیدگی میں کمی لانے کیلئے ہر طرح کی م...

متحدہ عرب امارات نے یوکرین بحران کا پرامن حل تلاش کرنے کی کوششوں میں اپنی ہر طرح کی مدد فراہم کرنے سے متعلق دیرینہ موقف کا اعادہ کیا ہے۔امارات کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ یو اے ای مسئلہ کے حل کیلئے سفارت کاری، مذاکرات اور بین الاقوامی قانون کے اصولوں کی پاسداری کی حمایت کرتا ہے۔خارجہ امور اور عالمی تعاون کے امور کی وزارت نے مزید کہا کہ متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان کا منگل کو روس کا دورہ بھی سلامتی کے حصول کیلئے امارات کی مسلسل کوششوں کے فریم ورک کے تحت ہی کیا جا رہا ہے۔ اس دورے میں وہ خطے اور پوری دنیا میں استحکام کے حوالے سے بات چیت کریں گے۔امارات نیوز ایجنسی وام نے سرکاری بیان کے حوالے سے بتایا ہے کہ اس دورے کا مقصد علاقائی اور بین الاقوامی طاقتوں کے ساتھ نتیجہ خیز اور تعمیری تعاون کو بڑھانا اور یوکرین کے بحران سے متعلق تمام فریقوں کے ساتھ بات چیت کرنا ہے تاکہ اس بات چیت سے مثر سیاسی حل تک پہنچنے میں مدد مل سکے۔وزارت نے مزید کہا کہ دو طرفہ مذاکرات ہی یوکرین بحران سے متعلق بڑھتی ہوئی فوجی کشیدگی میں کمی لا سکتے۔ مذاکرات کے ذریعے سے ہی انسانی نقصان میں کمی لائی جا سکتی۔ امارات عالمی امن اور سلامتی کے حصول کیلئے سیاسی تصفیہ تک پہنچنے کی کوشش میں مثبت کردار ادا کرتا رہے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۱ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

آڈیو لیکس، لاس اینجلس کونسل کی خاتون صدر عہد...

لاس اینجلس کی ایک شہری کونسل کی خاتون نے آڈیو ریکارڈنگ منظرعام پر آنے کے بعد کونسل کے صدر کے عہدے سے استعفی دے دیا ہے۔برطانوی میڈیا کے مطابق آڈیو ریکارڈنگ میں نوری مارٹنیزنے نسل پرستانہ اور تضحیک آمیز تبصرے کیے۔ انہوں نے ایک ساتھی کے سیاہ فام بیٹے کے بارے میں بھی تضحیک آمیز گفتگو کی۔نوری مارٹنیز نے ساتھی ڈیموکریٹک کونسل مین مائیک بونن اور ان کے اہل خانہ سے ایک بیان میں معافی مانگتے ہوئے اعلان کیا کہ ان کا استعفی فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔ وہ لاس اینجلس کے چھٹے ضلعے کی نمائندگی کرتی رہیں۔مارٹنیز اس وقت تنقید کی زد میں آئیں جب لاس اینجلس ٹائمز نے اکتوبر 2021 کی ایک ریکارڈ شدہ میٹنگ کے دوران ان کے تبصروں سے آگاہ کیا۔اس ریکارڈنگ میں انہوں نے کہا تھا کہ بونن جو کہ سفید فام ہے، اپنے سیاہ فام بیٹے کے ساتھ ایسا سلوک کرتے ہیں جیسے وہ ایک اضافی شے ہو اور ان کا موازنہ چنگوئٹو سے کیا جس کے معنی چھوٹا بندرکے ہیں۔ بونین وہاں موجود نہیں تھے۔ٹائمز نے رپورٹ کیا کہ مارٹنیز نے اوکساکا کے میکسیکن باشندوں کی تذلیل بھی کی اور لاس اینجلس کانٹی کے ڈسٹرکٹ اٹارنی جارج گیسکون کے ساتھ اپنی ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ سیاہ فاموں کے ساتھ ہیں۔مارٹینز نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ میں نے جو کہا اس کی ذمہ داری لیتی ہوں اور ان تبصروں کے لیے کوئی بہانہ نہیں ہے۔ مجھے بہت افسوس ہے۔ٹائمز کے مطابق کونسل کے دیگر دو ڈیموکریٹک ممبران گل سیڈیلو اور کیون ڈی لیون اور لیبر لیڈر رون ہیریرا گفتگو کے دوران موجود تھے۔رپورٹ کے مطابق ڈی لیون نے بونن پر لاطینیوں کی حمایت نہ کرنے کا الزام لگایا اور انہیں کونسل کے چوتھے سیاہ فام رکن سے تشبیہہ دی۔مارٹنیز جنوری 2020 میں سٹی کونسل کی صدر بننے والی پہلی لاطینی تھیں۔ وہ پہلی بار 2013 میں سٹی کونسل کے لیے منتخب ہوئی تھیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۱ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ابوظبی میں ہوٹلوں اور سیاحتی مراکز میں داخلے...

متحدہ عرب امارات میں ابوظبی محکمہ ثقافت و سیاحت نے ہوٹلوں، تفریحی اور سیاحتی مراکز میں داخلے پر ای ڈی ای ٹیکنالوجی اور تھرمل سکیننگ کی پابندی ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔عرب میڈیا کے مطابق محکمہ ثقافت و سیاحت نے پیر کو بیان میں ہوٹلوں اور سیاحتی مراکز نیز تقریبات کے منتظمین، ہالز کے مالکان، عجائب گھروں اور ثقافتی و تفریحی مقامات کے مینجرز سے ابوظبی میں نئی ہدایات پر عمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔یاد رہے کہ ای ڈی ای ٹیکنالوجی اور تھرمل سکیننگ کووڈ 19 سے متاثرین کا پتہ لگانے کے لیے استعمال کی جاتی رہی ہے۔پابندی اٹھانے کا فیصلہ کورونا وبا کے انسداد کے لیے مقرر ایس او پیز میں کمی کی پالیسی کے تحت کیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۱ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

متحدہ عرب امارات کا جلد دبئی میں ڈرائیور کے...

دبئی میں روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے عہدیدار خالد العوضی نے کہا ہے کہ جلد دبئی کی سڑکوں پر ڈرائیور لیس ٹیکسیاں نظر آئیں گی۔عرب میڈیاکے مطابق خالد العوضی کا کہنا ہے کہ متعدد مقامات پر خود کار پانچ ٹیکسیاں تجرباتی طور پر چلائی جائیں گی،بغیر ڈرائیور ٹیکسیوں کا تجربہ جمیرا ون زون سے کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ڈرائیور لیس ٹیکسیوں کا تجربہ آئندہ چند ہفتوں میں اور سال رواں کے اختتام سے قبل شروع کردیا جائے گا۔اتھارٹی الخیلج کمرشل زون اورسٹی سینٹر میں سمارٹ گاڑیاں چلانے کے لیے میپ تیار کررہی ہے۔ جمیرا ون زون کا اضافہ بھی اس میں ہو گا۔ یہ نقشے جولائی میں ہی تیار کرلیے گئے تھے۔العوضی نے جیٹیکس 2022 نمائش میں شرکت کے موقع پر کہا کہ اتھارٹی نے جیٹیکس کے اپنے سٹال پرعوام کو دکھانے کے لیے خودکار ٹیکسی سجائی گئی ہے۔ یہ سان فرانسسکو میں زیر استعمال ان دسیوں ٹیکسیوں میں سے ایک ہے جو وہاں عام ہو چکی ہیں۔ اس طرح کی مزید چار ٹیکسیاں لائی جائیں گی اور دبئی میں ان کا تجربہ ہوگا۔ العوضی نے بتایا کہ جیٹیکس میں جو کروز ٹیکسی دکھائی جا رہی ہے وہ سمارٹ گاڑی ہے اور یہ سان فرانسسکو میں 50 ہزار میل کا سفر طے کر چکی ہے۔ اس سے وہاں کے لوگ سفر کر چکے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۱ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

اٹلی میں آتش فشاں پھٹ پڑا ،ہزاروں فٹ تک دھوئ...

اطالوی جزیرے اسٹرمبولی پر آتش فشاں پھٹ پڑا ہے جس سے لاوے کا بہائو سمندر تک پہنچ گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اطالوی جزیرے اسٹرومبولی پر ایک آتش فشاں پھٹا ہے جس سے ہزاروں فٹ تک دھوئیں اور راکھ کے بادل فضا میں اڑے۔پہاڑ پھٹنے سے ایک پائروکلاسٹک بہا اور لاوا بہہ نکلا جو پہاڑ کے کنارے سے نیچے دوڑتا ہوا ٹائرہینیئن سمندر کے پانیوں تک پہنچ گیا۔سسلی کے قریب جنوبی اطالوی ساحل پر واقع یہ آتش فشاں مقامی وقت کے مطابق اتوار کو پھٹا، آتش فشاں اور لاوا بہنے سے تین منٹ تک علاقے میں زلزلہ بھی ریکارڈ کیا گیا۔یہ آتش فشاں باقاعدہ طور پر پھٹنے اور لاوا بہنے سے قبل اس میں پہلا بڑا دھماکا 29 ستمبر کو ریکارڈ کیا گیا تھا۔حکام نے الرٹ جاری کر دیا ہے، اٹلی کے محکمہ شہری تحفظ نے الرٹ کو پیلے رنگ سے نارنجی کر دیا اور کہا ہے کہ آتش فشاں میں عدم توازن کی صورت حال برقرار ہے، اس لیے سخت نگرانی کی جا رہی ہے۔اسٹرمبولی کا جزیرہ سسلی کے شمال میں واقع ہے اور یہ اسٹرمبولی پہاڑ کا گھر ہے، جو کہ زمین پر سب سے زیادہ فعال آتش فشاں میں سے ایک ہے، اور یہ پچھلے 90 برس سے مسلسل پھٹ رہا ہے۔یہ پہاڑ سطح سمندر سے تقریبا 3 فٹ بلندی پر کھڑا ہے، اسے بحیرہ روم کا لائٹ ہاس بھی کہا جاتا ہے کیوں کہ جزیرے کے کئی مقامات کے ساتھ ساتھ ارد گرد کے پانیوں سے بھی اس کے پھٹنے کا منظر اکثر دیکھا جا سکتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۱ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

بھارت میں غیر معمولی مون سون بارشوں نے تبائی...

شمالی بھارت میں غیر معمولی مون سون بارشوںنے تباہی مچا دی جس کے نتیجے میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 18 افراد ہلاک ہو گئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارت کی شمالی ریاستوں میں طوفانی بارشوں کے نتیجے میں 18 افراد ہلاک ہو گئے، کئی علاقوں میں تعلیمی ادارے بھی بند کر دیے گئے ہیں۔ شمالی ریاستوں میں بارش کے موسم میں غیر معمولی تاخیر سے ملک بھر میں مزید مصائب پیدا ہو گئے ہیں۔مسلسل بارش نے شمالی ہندوستان کے کچھ حصوں کو بری طرح اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے، ریاست کے زیر انتظام ہندوستانی محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا کہ شمالی ریاستوں اتراکھنڈ، اتر پردیش، مدھیہ پردیش اور راجستھان کے کچھ حصوں میں منگل تک بھاری بارش متوقع ہے۔برطانوی میڈیا کے مطابق بھارت میں شدید بارش نے موسم گرما میں بوئی جانے والی اہم فصلوں جیسے چاول، سویا بین، کپاس، دالوں اور سبزیوں کو فصل کی کٹائی سے عین قبل شدید نقصان پہنچا دیا ہے، جس سے ایشیا کی تیسری سب سے بڑی معیشت کو اشیائے خورد و نوش کی شدید مہنگائی کا سامنا ہو سکتا ہے۔رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ برسات کا موسم عام طور پر شمال مغربی ہندوستان میں ستمبر کے وسط سے ختم ہو جاتا ہے، اور اسے اکتوبر کے وسط تک پورے ملک میں ختم ہو جانا چاہیے، ماحولیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس غیر معمولی بارشی موسم کے پیچھے موسمیاتی تبدیلی ہے۔آئی ایم ڈی کے مطابق شمال مغربی ہندوستان کے کچھ حصوں میں اتوار کو معمول سے 1 ہزار 293 فی صد زیادہ بارش ہوئی، اور اتر پردیش میں 22.5 ملی میٹر تک بارش ہوئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۱ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ایران میں مظاہرین پر تشدد کرنیوالوں کا محاسب...

ایران میں پولیس کی حراست میں مہسا امینی کی پراسرار موت کے بعد شروع ہونے والے احتجاجی مظاہرے چوتھے ہفتے میں داخل ہو گئے جبکہ امریکہ نے ایک مرتبہ پھر مظاہرین کی بھرپور حمایت کے اپنے موقف کا اعادہ کیا ہے۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سلوان نے کہا ہے کہ دنیا ایران کے احتجاج کو دیکھ رہی ہے۔ اور یہ بھی دیکھ رہی ہے کہ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی ان مظاہرین کو مکھیاں قرار دے رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ ایران میں مظاہرین کے ساتھ کھڑا ہے۔ واشنگٹن تشدد کا استعمال کرتے ہوئے مظاہرین کی آوازیں دبانے کی کوشش کرنے والوں کا محاسبہ کرے گا۔ان کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب پیر کی شام کو پھر احتجاج میں شدت آئی اور پھر ایک مشتعل رات کے مظاہرے دیکھنے کو ملے۔ سوشل میڈیا پر سرگرم کارکنوں نے کردستان کے شہر سقز میں مظاہرین کا ایک ویڈیو کلپ پھیلایا جو سڑکوں پر آگ لگا رہے تھے اور خمینی مردہ باد کے نعرے لگا رہے تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۱ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

پاکستان سمیت 54 ممالک کو قرضوں میں فوری ریلی...

اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ عالمی بحرانوں نے دنیا کی نصف سے زائد غریب آبادی پر مشتمل 54 ممالک کو قرضوں میں ریلیف کی اشد ضرورت میں مبتلا کردیا ہے۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک نئی رپورٹ میں اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام نے خبردار کیا ہے کہ درجنوں ترقی پذیر ممالک قرضوں کے تیزی سے گہرے ہوتے بحران کا سامنا کر رہے ہیں اور ان کے غیر فعال ہونے کے خطرات سنگین ہیں۔یو این ڈی پی نے کہا کہ فوری ریلیف کے بغیر کم از کم 54 ممالک غربت کی سطح میں اضافہ دیکھیں گے، اور موسمیاتی موافقت اور تخفیف میں سرمایہ کاری کی اشد ضرورت ہے۔ادارے کا کہنا تھا کہ یہ تشویشناک ہے کہ متاثرہ ممالک دنیا میں سب سے زیادہ موسمیاتی تبدیلیوں کے خطرے سے دوچار ہیں۔مذکورہ رپورٹ میں فوری کارروائی کی ضرورت پر روشنی ڈالی گئی جو واشنگٹن میں بین الاقوامی مالیاتی فنڈ، ورلڈ بینک، اور جی 20 کے وزرائے خزانہ کے اجلاسوں سے قبل شائع ہوئی۔یو این ڈی پی کے سربراہ ایچم اسٹینر نے جنیوا میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ لیکن بار بار انتباہ کے باوجود اب تک بہت کم کام ہوا ہے، اور خطرات بڑھ رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ یہ بحران شدت اختیار کر رہا ہے اور دنیا بھر کے درجنوں ممالک میں ایک مضبوط ترقیاتی بحران پھیلنے کا خطرہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ غریب، مقروض ممالک کو بدلتے ہوئے معاشی دبا کا سامنا ہے اور بہت سے لوگوں کو اپنے قرض کی ادائیگی یا نئی مالی اعانت تک رسائی ناممکن نظر آتی ہے۔اقوام متحدہ کے ادارے نے کہا کہ کووڈ 19 وبائی بیماری کے متاثر کرنے سے بہت پہلے سے متاثرہ ممالک میں قرضوں سے متعلق پریشانیاں پیدا ہو رہی تھیں۔رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ گزشتہ دہائی میں تیزی سے بڑھتے ہوئے قرضوں کو مسلسل عدم توجہ کا شکار رکھا گیا۔رپورٹ میں کہا گیا کہ دستیاب اعداد و شمار کے مطابق، 54 میں سے 46 ممالک نے 2020 میں مجموعی طور پر 782 ارب ڈالر کا عوامی قرضہ لیا، اس رقم میں ایک تہائی سے زیادہ حصہ صرف ارجنٹائن، یوکرین اور وینزویلا کا ہے۔صورت حال تیزی سے بگڑ رہی ہے، ترقی پذیر ممالک میں سے 19 اب مثر طریقے سے قرض دینے والی منڈی سے باہر ہو چکے ہیں، جن کی تعداد سال کے آغا میں 10 تھی۔یو این ڈی پی کے چیف اکانومسٹ جارج گرے مولینا نے صحافیوں کو بتایا کہ تمام ترقی پذیر معیشتوں میں سے ایک تہائی نے اس دوران اپنے قرضوں کو کافی خطرے، انتہائی قیاس آرائی یا ڈیفالٹ کے طور پر دیکھا ہے۔گرے مولینا نے کہا کہ نجی قرض دہندگان اب تک ضروری تنظیم نو کے ساتھ آگے بڑھنے میں سب سے بڑی رکاوٹ رہے ہیں۔انہوں نے تجویز پیش کی کہ مارکیٹ کے موجودہ حالات قرضوں کے سودے کی راہ ہموار کر سکتے ہیں کیونکہ نجی قرض دہندگان اپنے ہولڈنگز کی قدر میں 60 فیصد تک گرتے ہوئے دیکھتے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۱ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

پاکپتن، پولیس مقابلے میں سب انسپکٹر شہید ، ڈ...

پولیس اور ڈاکوں میں پولیس مقابلے سے چوکی انچارج فرید کوٹ سب انسپکٹر سرور اکرم شہید ہوگیا، پولیس کانسٹیبل سمیت دو اہلکار زخمی جبکہ پولیس مقابلہ میں ایک ڈاکو بھی مارا گیا۔ وزیراعلی پنجاب پرویز الہی نیواقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آئی پنجاب سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ تھانہ صدر پاکپتن کے علاقے میں شادیوں کی باراتیں لوٹنے والے ڈکیت گینگ لوٹ مار کر رہے تھے کہ پولیس موقع پر پہنچ گئی، ڈاکوں کے فرار ہونے پر پولیس اور ایلیٹ فورس نے انکا تعاقب کیا، گاں نتھیں بودلہ کے قریب ڈاکوں اور پولیس کا مقابلہ ہوگیا جس میں انچارج پولیس چوکی فرید کوٹ سب انسپکٹر سرور اکرم شہید ہوگئے جبکہ عمران اور عامر مشتاق پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔ اطلاع ملتے ہی ڈی پی او پاکپتن توصیف حیدر موقع پر پہنچ گئے، وزیراعلی پنجاب پرویز الہی نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آئی پنجاب سے رپورٹ طلب کرلی۔وزیراعلی پنجاب کا کہنا تھاکہ سرور اکرم نے اپنی جان کا نذرانہ دے کر بہادری اور فرض شناسی کی اعلی مثال قائم کی ہے، پنجاب حکومت شہید سب انسپکٹر سرور اکرم کے اہل خانہ کے ساتھ کھڑی ہے، آئی جی پنجاب نے ڈی پی او پاکپتن کو اپنی نگرانی میں واقعہ کی انکوائری کا حکم دیا اور آر پی او سے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۱ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ریلوے کا 20 اکتوبر سے مزید تین ٹرینیں بحال ک...

وزارت ریلوے نے مسافروں کی سہولت کے پیش نظر 20 اکتوبر سے مزید تین ٹرینیں بحال کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں ملت ایکسپریس، علامہ اقبال ایکسپریس اور سکھر ایکسپریس بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ ملت ایکسپریس لالہ موسی سے براستہ سرگودھا، فیصل آباد اور کراچی جاتی ہے جبکہ علامہ اقبال ایکسپریس سیالکوٹ اور کراچی کے درمیان چلتی ہے۔ سکھر ایکسپریس کو کراچی سے روہڑی کے درمیان چلایا جاتا ہے۔وزیر ریلوے نے ٹرینوں کی آکیوپینسی، پنکچوئلٹی اور صفائی پر اطمینان کا اظہار کیا جبکہ ایم ایل ون، ٹو اور تھری کی بحالی کا جائزہ لیا گیا، اس کے علاوہ کراچی اور کوئٹہ کو ملانے والے ہیروک برج پر کام کا جائزہ لیا گیا۔ تھر کول ٹرانسپورٹیشن پراجیکٹ کی جزیات اور تفصیلات بھی مرتب کی گئیں۔ قبل ازیں، 5 اکتوبر کو کراچی اور لاہور کے درمیان تین ٹرینیں بحال کی گئی تھیں جبکہ پہلے سے چلنے والی دو ٹرینوں کو بھی روہڑی سے کراچی جانے کی اجازت دی گئی تھی۔ واضح رہے کہ سندھ میں سیلاب کے باعث ریلوے ٹریکس شدید متاثر ہوئے تھے جس کے باعث ریلوے کو ڈیڑھ ماہ قبل ٹرین آپریشن بند کرنا پڑا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۱ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

وزیر خزانہ اسحاق ڈار سرکاری دورے پر امریکا چ...

وزیر خزانہ اسحاق ڈار سرکاری دورے پر امریکا چلے گئے ، وہ مختلف حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔ وزارت خزانہ کے مطابق وفاقی وزیر منگل کو صبح ساڑھے گیارہ بجے نجی ایئرلائن کی پرواز سے امریکا روانہ ہوئے ہیں۔ اسحاق ڈار آئی ایم ایف کے سالانہ اجلاس میں پاکستان کی جانب سے شرکت کریں گے۔ سالانہ اجلاس کے موقع پر وزیر خزانہ عالمی مالیاتی فنڈ( آئی ایم ایف) اور ورلڈ بینک حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔ آئی ایم ایف حکام سے ملاقات میں معاشی صورت حال اور قرض پروگرام پر بات چیت ہوگی۔ گورنر اسٹیٹ بینک اور سیکریٹری خزانہ بھی مذاکرات میں شرکت کریں گے۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی دورہ امریکا کے دوران عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز کے حکام سے بھی ملاقات متوقع ہے۔ واضح رہے کہ آئی ایم ایف کی جانب سے گزشتہ ماہ ہی پاکستان کنٹری رپورٹ جاری کی گئی ہے۔ آئی ایم ایف کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ زرمبادلہ ذخائر اور روپے کی قدر میں نمایاں کمی آئی ہے،زرمبادلہ ذخائر، پرائمری بجٹ خسارے سمیت 5 اہداف پورے نہیں کئے گئے، اس کے علاوہ سات بنیادی ڈھانچہ اہداف پر بھی عمل نہیں کیا گیا۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستان میں مالی سال 2022 کے دوران معاشی سرگرمیاں مضبوط رہیں، حکومت نے قرض پروگرام کو ٹریک پر لانے کیلئے کئی اقدامات کئے، بنیادی سرپلس پر مبنی بجٹ، شرح سود میں نمایاں اضافہ شامل ہیں، فیول سبسڈی کا خاتمہ، ایندھن اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا،خوراک، ایندھن کی عالمی قیمتیں بڑھنے سے مہنگائی میں نمایاں اضافہ ہوا۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ بیرونی پوزیشن غیر مستحکم اور کرنٹ اکاونٹ خسارے میں اضافہ ہواہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۱ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

بھارتی وزیراعظم کا مسئلہ کشمیر حل کرنے کا بی...

پاکستان نے بھارتی وزیراعظم کاگجرات جلسے میں مقبوضہ کشمیر سے متعلق دیا گیا بیان مسترد کردیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہیکہ بھارتی وزیراعظم نے بے بنیاد دعوی کیا کہ اس نے مسئلہ کشمیر کو کسی طرح حل کر لیا ہے، بھارتی وزیراعظم کا یہ بیان جھوٹ پر مبنی ہے، بیان سے واضح ہیکہ بھارتی قیادت مقبوضہ کشمیر کے زمینی حقائق سے کس قدر بے بہرہ ہے۔ ترجمان نے کہا کہ جموں وکشمیر ایک بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ تنازع ہے اور یہ تنازع 1948 سے اقوام متحدہ کے ایجنڈے پر ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے باوجود بھارت نے کشمیر پر قبضہ کررکھا ہے، مسئلہ کشمیر کاواحد حل کشمیریوں کو حق رائے دہی دینے میں ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۱ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ایران میں پولیس تشدد سے ہلاک لڑکی کی ماں نے...

ایران میں سکیورٹی اہلکاروں کے تشدد سے ہلاک ہونے والی لڑکی کی والدہ نے خودکشی کر لی ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق 16 سالہ یوٹیوبر سارینہ اسماعیل زادہ کو پچھلے ماہ کراج میں احتجاج کے دوران سکیورٹی اہلکاروں نے شدید تشدد کا نشانہ بنایا تھا جس سے وہ دم توڑ گئی تھیں۔رپورٹ کے مطابق گھر والے کئی روز تک سارینہ کو ڈھونڈتے رہے اور 10ویں روز حکام نے لاش ان کے حوالے کی۔ سارینہ کے یوٹیوب چینل پر ایسی ویڈیوز موجود ہیں جن میں انہوں نے حجاب نہیں پہنا ہوا اور ایک شخص کے ساتھ ڈانس کر رہی ہیں اور ایک ویڈیو میں خواتین کے حقوق پر بات کر رہی ہیں۔گھر والوں کی طرف سے لاش کی وصولی کے لیے بار بار کوشش پر سکیورٹی اہلکاروں نے ان کی ماں کا مذاق اڑاتے ہوئے کہا تھا کہ ان کی بیٹی غیراخلاقی سرگرمیوں میں ملوث اور دہشت گرد تھی۔بالآخر جب سارینہ کی لاش گھر والوں کے حوالے کی گئی تو ماں اس کی مسخ شدہ لاش کو دیکھ کر شدید صدمے کا شکار ہوئی اور گھر جا کر خود کو پھانسی لگا لی۔مقامی نیوز چینلز کے ادارے نے واقعے کی تصدیق کی ہے۔انسانی حقوق کی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ سکیورٹی حکام نے لڑکی کے گھر والوں کو زبان بند رکھنے کے لیے مظالم کا نشانہ بھی بنایا۔دوسری جانب مہسا امینی کی پولیس حراست میں ہلاکت کے خلاف جاری احتجاج میں اب 185 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جن میں 19 بچے بھی شامل ہیں۔میٹرو کا کہنا ہے کہ مظاہروں کے دوران ہلاک ہونے والے افراد کی لاشیں سکیورٹی اہلکار تحویل میں لے لیتے ہیں اور رشتہ داروں کو حوالے کیے جانے کے حوالے سے سخت قوانین و ضوابط بنائے گئے ہیں جن سے گزرنا بنتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۱ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

املا کی غلطی، مصر میں ٹیچر کے تشدد سے بچی چل...

مصر میںاملا کی غلطی پر ٹیچرکے تشدد سے بچی چل بسی ۔عرب میڈیاکے مطابق مصر میں عربی کے ٹیچر نے املا کی غلطی پر ایک بچی بسملہ اسامہ علی محمد کو مبینہ تشدد کا نشانہ بنایا۔ ضرب لگنے پر کھوپڑی کی ہڈی ٹوٹنے اور برین ہیمرج سے بچی ہلاک ہو گئی۔یہ واقعہ اتوار کو طرانیس العرب پرائمری سکول میں پیش آیا۔ مصر کے علاقے الدقھلیہ کے کمشنر ایمن مختار نے تشدد کے ذمے دار ٹیچر کو تین ماہ کے لیے معطل کرنے اور فوری پوچھ گچھ کا حکم دیا ہے۔ سکول پرنسپل کو بھی عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔ بسملہ اسامہ علی محمد کی والدہ نے بتایا کہ بیٹی سکول جاتے وقت خوش تھی۔ ہوم ورک مکمل کر لیا تھا اور کہہ رہی تھی کہ میں نے سارا کام اچھے سے کیا ہے۔ ٹیچر مجھے شاباش دیں گے۔ والدہ نے بتایا کہ سکول انتظامیہ کے کارکن بے ہوشی کی حالت میں دروازے پر لائے اور بتایا کہ یہ بے ہوش ہو گئی ہے۔ بسملہ کو فوری طور پر ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے طبی معائنہ کیا تو پتہ چلا کہ اس کے سر کی ہڈیاں ٹوٹ گئی ہیں اوردماغ کے اندر خون بہہ رہا ہے۔زخمی بسملہ کو یونیورسٹی ہسپتال کے انتہائی نگہداشت کے شعبے میں داخل کیا گیا جہاں وہ جان کی بازی ہار گئی۔ رشتہ داروں کا کہنا ہے کہ ہماری بچی کے ساتھ جو کچھ ہوا اسے کبھی فراموش نہیں کر سکیں گے۔رشتے داروں کے مطابق وزیر تعلیم نے مالی معاوضہ دینے کا فیصلہ کیا ہے تاہم اس سے ہمارا دکھ درد ختم نہیں ہو گا۔ ان کا کہنا تھا کہ بسملہ کے ساتھ جو کچھ ہوا، اس سے وزارت تعلیم آنکھیں کھولے اورسکولوں میں بچوں پر تشددد بند کرانے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۱ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

یورپی کمیشن نے آن لائن جاب سیکرز ٹول متعارف...

روس اور یوکرین جنگ کے دوران یورپین یونین نے ایک اہم پیش رفت کرتے ہوئے یوکرین کی عوام کیلئے ایک نیا آن لائن ٹول متعارف کرایا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق یورپی کمیشن نے گزشتہ روز ایک نیا آن لائن ٹول متعارف کیا ہے تاکہ یوکرائنی عوام کو ملازمت کی تلاش کرنے میں آسانی میسر ہو۔حالیہ جنگ کے دوران یوکرین سے جان بچا کر آنے والے42لاکھ باشندے یورپی ممالک پہنچے ہیں، جن کو رہائش کی سہولت، صحت کی دیکھ بھال اور تعلیمی سہولیات فراہم کی جائیںگی۔اس سلسلے میں یورپی یونین نے آن لائن جاب سرچ ٹول جسے یورپی کمیشن ٹیلینٹ پول بھی کہا جاتا ہے،متعارف کرایا ہے، جس کا مقصد جنگ سے بے گھر ہونے والوں کے مالی مسائل کو حل کرنا ہے۔آن لائن جاب سرچ ٹول جسے یورپی کمیشن ٹیلینٹ پول کہا جاتا ہے، اس ٹیلنٹ پول کے ذریعے جنگ سے بے گھر ہونے والے یوکرینی عوام ملازمت کے حصول کیلئے اپنی سی ویز اپ لوڈ کرسکتے ہیں۔آن لائن جاب سرچ ٹول میں 4ہزار سے زیادہ آجر، قومی پبلک ایمپلائمنٹ سروسز اور پرائیویٹ ایمپلائمنٹ ایجنسیوں سے رابطے ممکن ہوسکیں گے۔یورپی یونین کے روزگار کمشنر نکولا شمٹ نے ایک حالیہ کانفرنس میں صحافیوں کو بتایا کہ پولینڈ سمیت یورپی یونین کے پانچ ممالک نے اس منصوبے میں شمولیت اختیار کی ہے۔ اس وقت پولینڈ میں سب سے زیادہ یوکرائنی پناہ گزین رہائش پذیر ہیں۔انہوں نے کہا کہ یورپی کمیشن میں آجروں کو مختلف شعبہ جات میں افرادی قوت کی کمی کا سامنا ہے، یہ منصوبہ ایک اہم اور بہترین وسیلہ ثابت ہوسکتا ہے جس سے آپ لوگوں کو اپنی جانب متوجہ کرسکتے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۱ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

بنگلا دیش حکومت کا اپوزیشن کے خلاف کریک ڈائو...

بنگلا دیش حکومت نے اپوزیشن کے کارکنوں کے خلاف مقدمات اور گرفتاریوں کا سلسلہ شروع کر دیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق بنگلا دیش حکومت نے اپوزیشن کے خلاف کریک ڈان شروع کر دیا ہے، ہزاروں کارکنان کے خلاف مقدمات بنا لیے گئے۔بنگلا دیش نیشنلسٹ پارٹی کا دعوی ہے کہ بنگلادیش کی حکومت نے 4 ہزار 81 کارکنان پر جھوٹے مقدمات بنائے ہیں، جب کہ دیگر 20 ہزار حمایتیوں پر بھی مقدمات درج کیے گئے ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اپوزیشن جماعت نے حالیہ مہینوں میں لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے تھے اور عام انتخابات غیر جانب دار نگراں حکومت کی نگرانی میں کرانے کا مطالبہ کیا ہوا ہے۔واضح رہے کہ بنگلا دیش میں عام انتخابات اگلے سال دسمبر میں ہوں گے، دوسری جانب ہیومن رائٹس واچ نے بنگلا دیش میں اپوزیشن کارکنوں کی گرفتاریوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بنگلا دیشی حکام کو قانون کی حکمرانی کا احترام کرنا چاہیے اور سیاسی اپوزیشن کے حامیوں کی آزادی اور پرامن اجتماع کے حق کا تحفظ کرنا چاہیے۔ہیومن رائٹس واچ جنوبی ایشیا کی ڈائریکٹر میناکشی گنگولی نے کہا کہ وزیر اعظم شیخ حسینہ نے بارہا کہا ہے کہ بنگلا دیش ایک پختہ جمہوریت ہے جو انتخابات کرانے اور اقتدار کی پرامن منتقلی کی صلاحیت رکھتا ہے، لیکن اس کی بجائے پچھلے انتخابات میں تشدد، اپوزیشن پر حملوں اور ووٹرز کو دھمکیاں دی گئیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۱ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

خواتین کو محرم کے بغیربھی عمرہ ادا کرنے کی ا...

سعودی عرب نے خواتین کو محرم کے بغیربھی عمرہ ادا کرنے کی اجازت دینے کا اعلان کیا ہے۔سعودی عرب کے وزیربرائے حج اور عمرہ ڈاکٹر توفیق ال ربیعہ نے بیان میں کہا کہ خواتین کے لیے عمرہ ادا کرنے کے لیے محرم کی شرط ختم کردی گئی ہے اور اب خواتین بغیر محرم کے بھی عمرہ کرسکیں گی۔انہوں نے مزید کہا کہ عمرہ ویزہ کی کوئی تعداد مقرر نہیں کی گئی ہے اور دنیا بھر سے کسی بھی قسم کے ویزے پر سعودی عرب آنے والے افراد اب عمرہ ادا کرسکتے ہیں۔وزیر برائے حج و عمرہ نے کہا کہ حج اور عمرہ کے اخراجات میں کمی کرنا چاہتے ہیں تاہم اس کا دارومدار بہت سی دوسری چیزوں پر ہے۔ مسجد الحرام کے توسیعی منصوبے کی لاگت 200 بلین سعودی ریال سے بڑھ چکی ہے۔ یہ مسجد الحرام کی توسیع کا تاریخ میں سب سے بڑا منصوبہ ہے جس کام جاری ہے۔ڈاکٹر توفیق نے مزید کہا کہ حرمین شریفین کے عازمین کو سہولتوں کی فراہمی کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال اور ڈیجیٹلائزیشن کی گئی ہے جس میں روبوٹس کا استعمال بھی شامل ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۱ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

امریکہ میں فائرنگ کر کے 5 افراد کو قتل کر دی...

امریکی ریاست ساتھ کیرولینا میں فائرنگ کر کے 5 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے فائرنگ کا واقعہ ایک گھر کے اندر پیش آیا، چار افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ پانچواں شخص ہسپتال جا کر دم توڑگیا۔پولیس حکام کے مطابق تمام افراد کو ایک ہی گھر میں قتل کیا گیا تاہم گھر کے اندر نعشیں مختلف مقامات پر موجود تھیں، ابھی تک قتل کی وجہ سامنے نہیں آسکی، تحقیقات کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۱ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

روسی میزائل حملے، امریکی و یوکرینی صدور کا ف...

یوکرین پر روسی میزائل حملوں کے بعد امریکی صدر جو بائیڈن نے یوکرینی ہم منصب ولادومیر زیلنسکی سے فون پر رابطہ کیا ہے۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق وائٹ ہاوس کا کہنا ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے یوکرینی صدر ولادومیر زیلنسکی سے ٹیلی فون پر گفتگو کے دوران یوکرین کو جدید دفاعی فضائی نظام دینے کا وعدہ کیا ہے۔یوکرینی صدر ولادومیر زیلنسکی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ صدر جو بائیڈن سے فضائی دفاع کے بارے میں نتیجہ خیز گفتگو ہوئی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ فی الحال فضائی دفاع ہمارے دفاعی تعاون میں اولین ترجیح ہے۔وائٹ ہاوس کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن اور جی سیون ممالک کے رہنماوں کی ورچوئل میٹنگ ہو گی، جس میں یوکرین کے صدر زیلنسکی بھی شرکت کریں گے۔امریکی وزیرِ خارجہ انٹونی بلنکن نے اپیل کی ہے کہ عالمی برادری واضح کرے کہ روسی صدر پیوٹن کے اقدامات ناقابلِ قبول ہیں۔امریکا کے وزیرِ خارجہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ اب یوکرین کی حمایت میں بولنے کا وقت ہے۔ادھر روسی سفیر برائے امریکا کا کہنا ہے کہ دنیا کے دیگر ممالک کی جانب سے یوکرین کو مزید مدد دینے سے وسیع جنگ کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔واضح رہے کہ یوکرین کی جانب سے گزشتہ روز دعوی سامنیآیا تھا کہ روس کی جانب سے یوکرینی دارالحکومت کیف سمیت مختلف شہروں پر 75 میزائلوں سے حملے کیے گئے۔ان تازہ ترین میزائل حملوں میں 14 افراد ہلاک اور 97 زخمی ہوئے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۱ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

اگر عمران خان حکومت سازش سے نہیں ہٹائی گئی ت...

رہنما تحریک انصاف فواد چودھری نے کہا ہے کہ اگر عمران خان حکومت سازش سے نہیں ہٹائی گئی تو تحقیقات سے فرار کیوں؟ فواد چودھری نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ سائفر پر صدر نے کیا کہا اور نون لیگ کے ترجمان صحافیوں نے کس طرح صدر کے بیان کو پیش کیا ،اس سے اندازہ لگا لیں کہ یہ کیسے لوگ ہیں کہ سفید جھوٹ بولنے میں بھی ان لوگوں کو کوء مسئلہ درپیش نہیں۔ انہوں نے لکھا کہ سیدھی بات ہے اگر عمران خان حکومت سازش سے نہیں ہٹائی گئی تو تحقیقات سے فرار کیوں؟ سابق وفاقی وزیر نے ایک اور ٹوئٹ میں لکھا کہ معیشت کی ابتر صورتحال کے حوالے اسٹیٹ بینک کی رپورٹ انتہائی مایوس کن ہے، گروتھ ریٹ کی شرح دو فیصد کامطلب انتہائی بیروزگاری ہے، مہنگائی میں مزید اضافہ اور بیروزگاری ایک خطرناک مجموعہ ہے جو غربت میں تیزی سے اضافہ کرے گا۔ سیاسی عدم استحکام نے ملک کی معیشت کو گھٹنوں کے بل کردیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۱ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

رانا ثنا اللہ نے مال بنایا، کرپشن کی اور دھو...

تحریک انصاف کے رہنما شہبازگل نے کہا ہے کہ عدالت کے معاملات کو عدالت میں ہی رہنا چاہیے، گزشتہ دس دنوں میں میری تقریبا 4 پیشیاں ہو چکی ہیں، اسلام آباد کچہری میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گزشتہ 72 گھنٹوں سے پاکستان میں تماشا دیکھا جارہا ہے، رانا ثنا اللہ نے مال بنایا، کرپشن کی اور دھوکا دیا، آپ کے سامنے ہے کہ تھانہ کوہسار وارنٹ گرفتاری پر تعمیل نہیں کروا رہا، دو مختلف پاکستان دکھائی دے رہے ہیں، مجھے ہتھکڑیاں لگا کر اسلام آباد کچہری لایا جاتا تھا۔ اس توہین کا کسی نہ کسی نے تو حساب دینا ہے، اگر کوئی حساب نہیں دیگا تو یاد رکھیں اللہ کی لاٹھی بے آواز ہے وہ خود حساب لے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۱ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

اداروں میں بغاوت پر اکسانے کا مقدمہ، عدالت ک...

اسلام آباد کی مقامی عدالت نے اداروں میں بغاوت پر اکسانے کے مقدمہ میں پولیس کو عدالتی وقت ختم ہونے سے قبل شہباز گل کی اشیا واپس کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ اگر شہباز گل کی اشیا واپس نہ کی گئیں تو پھر عدالت آجائیں۔منگل کو اسلام آباد کی مقامی عدالت میں اداروں میں بغاوت پر اکسانے کے مقدمہ کی سماعت ہوئی، شہباز گل ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سپرا کی عدالت میں پیش ہوئے، شہباز گل کے وکیل کرنے کے لیے مزید وقت دینے کی استدعا کر دی، عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت 20 اکتوبر تک ملتوی کردی۔ عدالت نے پولیس کو عدالتی وقت ختم ہونے سے قبل شہباز گل کی اشیا واپس کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ اگر شہباز گل کی اشیا واپس نہ کی گئیں تو پھر عدالت آجائیں۔ عدالت نے گزشتہ سماعت پر سپرداری کی درخواست جزوی منظوری پر شہباز گل کی اشیا واپس کرنے کا حکم دیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۱ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

توہین الیکشن کمیشن کیس، کیوں نہ ہم عمران خان...

الیکشن کمیشن کی جانب سے توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت 26 اکتوبر تک ملتوی کردی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ممبر سندھ نثار درانی کی سربراہی میں چار رکنی کمیشن نے عمران خان، اسد عمر، فواد چوہدری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران تحریک انصاف کی جانب سے وکیل نوید انجم پیش ہوئے جس پر ممبر جسٹس اکرام اللہ خان نے کہا کہ آج ہم نے ملزمان کو ذاتی حیثیت میں طلب کیا تھا۔ اس موقع پر ممبر سندھ نثار درانی نے کہا کہ کیوں نہ ہم عمران خان، اسد عمر اور فواد چوہدری کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیں جبکہ ممبر بلوچستان شاہ محمد جتوئی نے کہا کہ سندھ ہائی کورٹ نے صرف اسد عمر کے حوالے سے حتمی فیصلہ کرنے سے روکا ہے۔ ممبر اکرام اللہ خان نے کہا کہ یہ ہماری ذمہ داری نہیں کہ کون کہاں مصروف ہے جبکہ ممبر بلوچستان شاہ محمد جتوئی نے ریمارکس جاری کرتے ہوئے کہا کہ قانون کا احترام سب پر فرض ہے، آپ الیکشن کمیشن کو کچھ نہیں سمجھتے، ہم اس معاملے پر مناسب آرڈر جاری کریں گے۔ ممبر اکرام اللہ خان نے کہا کہ اس ادارے کے سہارے آپ وزیر اعظم ہاوس تک پہنچ جاتے ہیں لیکن یہاں پیش نہیں ہوتے ہیں۔ ممبر بلوچستان نے کہا کہ آئین میں الیکشن کمیشن کے جو اختیارات درج ہیں ان کو کوئی نہیں سلب کر سکتا ہے جبکہ ممبر کے پی کے نے بھی کہا کہ جو لوگ بڑی کرسیوں پر بیٹھتے ہیں وہ کمیشن کو چھوٹی سی عدالت سمجھتے ہیں۔ بعدازاں الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت 26 اکتوبر تک ملتوی کردی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۱ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ملک بھر میں کورونا کی چھٹی لہر میں مسلسل کمی...

ملک بھر میں کورونا کی چھٹی لہر میں مسلسل کمی ، 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 34 نئے کیسز رپورٹ ۔قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ )کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران 7 ہزار 247کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 34 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔ اس طرح گزشتہ 24 گھنٹوں میں کئے گئے مثبت کورونا ٹیسٹ کی شرح 0.47 فیصد رہی ہے، مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے کوئی بھی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 24 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۱ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی پاکستان پہنچ...

نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی پاکستان پہنچ گئیں، ملالہ یوسف زئی اپنے والدین کے ہمراہ قطر ائیرلائن کی پرواز 604 کے ذریعے کراچی پہنچیں۔ ملالہ یوسف زئی کو پولیس کی جانب سے مکمل سکیورٹی فراہم کی گئی ہے، وہ ملک میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گی اور متاثرین سے بھی ملاقات کریں گی۔ ملالہ یوسفزئی کو سخت سکیورٹی میں جناح ٹرمینل سے ان کی رہائش گاہ پہنچایا گیا، وہ( آج ) بدھ سے سیلاب سے متاثرہ دادو کا دورہ کریں گے جبکہ اس موقع پر سندھ حکومت کے عہدیداران بھی ان کے ساتھ ہوں گے۔ خیال رہے کہ سوات میں سال 2015 میں طالبان کی جانب سے حملے میں زخمی ہونے کے بعد ملالہ یوسف زئی بیرون ملک چلی گئی تھیں جس کے بعد وہ دوسری مرتبہ پاکستان آئی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۱ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ملتان کے حلقہ این اے 157 میں ضمنی الیکشن 16...

ملتان کے حلقہ این اے 157 میں ضمنی الیکشن 16 اکتوبر کو ہوگا جس میں پی ڈی ایم کے حمایت یافتہ پیپلز پارٹی کے امیدوار علی موسی گیلانی اور تحریک انصاف کی امیدوار مہر بانو قریشی کے مابین کانٹے دار مقابلہ متوقع ہے۔ ملتان میں تحریک انصاف کے وائس چئیر مین شاہ محمود قریشی کے بیٹے زین قریشی نے رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہونے پر این اے 157 کی نشست سے استعفی دے دیا تھا جس پر ضمنی الیکشن 16 اکتوبر کو ہوگا جس کیلئے 8 امیدوار میدان میں ہیں جن میں تحریک لبیک کے طاہر احمد بھی شامل ہیں۔ تاہم دلچسپ، سنسنی خیز، کانٹے دار مقابلہ پیپلز پارٹی کے امیدوار علی موسی گیلانی اور تحریک انصاف کی امیدوار مہر بانو قریشی کے مابین ہے جنہوں نے این اے 157 کا ضمنی الیکشن جیتنے کیلئے انتخابی مہم مزید تیز کر دی ہے۔ حلقے میں موروثی سیاست کے باعث گیلانی اور قریشی خاندان پرانے سیاسی حریف بھی ہیں اسی لیے مہر بانو قریشی کی انتخابی مہم شاہ محمود قریشی جبکہ علی موسی گیلانی کیلئے یوسف رضا گیلانی میدان میں ہیں لیکن بیٹی کی انتخابی مہم کے حوالے سے شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ عمران خان کے بیانیے اور خواتین کے حقوق کے تحفظ کیلئے مہر بانو کا کردار قابل ستائش ہے جس سے حلقے میں خواتین کے مسائل کو اجاگر کر کے حل کرنے میں بھی کافی حد تک مدد ملے گی۔ این اے 157 کے ضمنی الیکشن میں 4 لاکھ 62 ہزار 205 ووٹرز 264 پولنگ سٹیشنز پر اپنا حق رائے دیہی استعمال کریں گے جن پر الیکشن کمشن نے سی سی ٹی وی کیمرے لگا کر سکیورٹی کی ذمہ رینجرز اور پولیس کے سپرد کر دی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۱ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ایک تعیناتی نے ملک کا سیاسی نظام جام کررکھا...

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ایک تعیناتی نے ملک کاسیاسی نظام جام کررکھا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں آرمی چیف کی تعیناتی سے متعلق شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف اورآصف زرداری کی خواہش ردی کی ٹوکری میں جائیگی۔پوری امید ہے فیصلہ میرٹ پرہوگا۔ سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ ملک میں آنیاور جانے کیلئے بھی ڈیل کی جاتی ہے۔نواز شریف ڈیل کے منتظر اور شہباز شریف ڈھیل ہی ڈھیل ہے۔ آڈیو لیکس سے متعلق انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے دفتر کی رازداری محفوظ نہیں تو ڈی چوک کیسے محفوظ ہوگا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۱ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

وزیراعظم کی کشمیری رہنما الطاف احمد شاہ کی ب...

وزیراعظم شہباز شریف نے کشمیری رہنما سید علی گیلانی مرحوم کے داماد الطاف احمد شاہ کی بھارتی قید میں شہادت پر مودی سرکار کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مودی سرکار نے کینسر کا مریض ہونے کے باوجود الطاف احمد شاہ کے علاج سے انکار کر دیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ کشمیری رہنما سید علی گیلانی کے داماد الطاف احمد شاہ کے بھارتی قید میں انتقال پر افسوس ہوا، سوگوار خاندان سے تعزیت کرتا ہوں۔ شہباز شریف نے بھارتی حکومت کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مودی سرکار نے کینسر کا مریض ہونے کے باوجود الطاف احمد شاہ کے علاج سے انکار کر دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ مودی کے بھارت میں زیر حراست قتل عام ہو رہا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۱ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

شہبازشریف موسمیاتی تبدیلیوں سے متعلق تنظیم س...

اقوام متحدہ کی موسمیاتی تبدیلیوں اور مسائل کے حل سے متعلق تنظیم سی او پی 27 نے شہبازشریف کو نائب صدارت دینے کا اعلان کردیا۔ وزیراعظم شہبازشریف کو بڑے عالمی اعزاز سے نوازا گیا ہے، اور اقوام متحدہ کی موسمیاتی تبدیلیوں اور مسائل کے حل سے متعلق تنظیم سی او پی 27 نے انہیں نائب صدارت دینے کا اعلان کر دیا ہے۔ اقوام متحدہ کے 195ممالک میں سے پاکستان کو یہ اعزاز ملا ہے، شہباز شریف کی ماحولیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے پراثر آواز پر انہیں یہ منصب دیا گیا۔ مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے وزیراعظم شہباز شریف کو کانفرنس آف پارٹیز27 کے اجلاس کی مشترکہ صدارت کی دعوت بھی دیدی، اجلاس مصر کے شہر شرم الشیخ میں 6 سے 18 نومبر تک ہوگا۔ وزیراعظم شہباز شریف، ناروے کے وزیراعظم اور مصر کے صدر گول میز کانفرنس کی مشترکہ صدارت کریں گے، اجلاس میں عالمی سربراہان، حکومتوں کے سربراہ، عالمی مالیاتی اداروں اور تھنک ٹینکس کے ذمہ دار شرکت کریں گے۔ حالیہ سیلاب کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے شنگھائی تعاون تنظیم اور اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77 ویں اجلاس میں ماحولیاتی تبدیلیوں پر مثر آواز اٹھائی تھی ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۰ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

سوات میں اسکول وین پر فائرنگ، ڈرائیورجاں اور...

سوات میں اسکول وین پر فائرنگ کے واقعہ میں ڈرائیور جاں بحق ہوگیا اور دو بچے زخمی ہوگئے۔سوات کے علاقے گلی باغ میں اسکول وین پر نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے ڈرائیور جاں بحق اور دو بچے شدید زخمی ہوگئے۔حملہ آور فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے۔ ڈرائیور کی لاش اور زخمی بچوں کو سیدو شریف اسپتال منتقل کردیا گیا۔ فائرنگ سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔ پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔دوسری جانب دیرلوئر میں معمولی مسئلہ پر فائرنگ کے نتیجے میں اسکول جانے والے 4 طلبا زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق زخمی طلبا کو ڈسٹرکٹ اسپتال تیمر گرہ منتقل کردیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۰ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

شمالی وزیرستان، میر علی میں سکیورٹی فورسز کا...

شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، شدید فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشتگرد ہلاک ہوگئے، اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے ضلع میرعلی کے علاقے میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا، آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ جس کے نتیجے میں دو دہشت گرد مارے گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے دہشت گرد سکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں اور معصوم شہریوں کے قتل میں بھی مطلوب تھے جب کہ ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۰ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ممنوعہ فنڈنگ کیس،ایف آئی اے قانون کے مطابق ک...

ممنوعہ فنڈنگ کیس میں ایف آئی اے انکوائری کے خلاف پی ٹی آئی کی درخواست پر ہائی کورٹ نے حکم دیا ہے کہ ایف آئی اے قانون کے مطابق کارروائی کرے۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں ممنوعہ فنڈنگ کیس میں ایف آئی اے انکوائری کے خلاف پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے استفسار کیا کہ اس حوالے سے کیسز 19 اکتوبر کو سماعت کے لیے مقرر ہیں، کیا یہ اسی طرح کا کیس ہے؟۔ وکیل بیرسٹر گوہر نے عدالت کو بتایا کہ جی یہ وہی کیسز ہیں، پہلے بینکنگ سرکل اور اب سائبر کرائم یہ انکوائری کررہا ہے۔ نامنظور ڈاٹ کام سے فنڈنگ سے متعلق سائبر کرائم نے نئی انکوائری شروع کی ہے۔عدالت نے پہلے سے زیر سماعت ممنوعہ فنڈنگ کیسز کے ساتھ درخواست منسلک کرنے کا حکم دیتے ہوئے ایف آئی اے کو نوٹس جاری کردیا اور سماعت 19 اکتوبر تک ملتوی کردی۔ پاکستان تحریک انصاف اور سینیٹر سیف اللہ نیازی کی درخواست پر سماعت جسٹس عامر فاروق نے کی۔ درخواست میں پی ٹی آئی وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ ایف آئی اے کو کوئی ایکشن لینے سے روکا جائے، تاہم اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا کہ ایف آئی اے قانون کے مطابق کارروائی کرے ۔ پی ٹی آئی کو ایف آئی اے انکوائری کے خلاف فوری حکم امتناع نہیں مل سکا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۰ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

وزیر داخلہ کو اشتہاری قرار دینے کی درخواست م...

سینئر سول جج غلام اکبر نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کو اشتہاری قرار دینے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے دوبارہ بطور وفاقی وزیر داخلہ وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ تفصیلات کے مطابق دوران سماعت عدالت نے استفسار کیا کہ ابھی وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے، ایک دم اشتہاری کیسے قرار دیں۔ جج نے ریمارکس دیے کہ دوبارہ اسلام آباد جا، ملزم کو گرفتار کر کے عدالت پیش کرو۔ سینئر سول جج غلام اکبر نے دوبارہ وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ سماعت کے دوران تفتیشی ٹیم نے درخواست کی کہ ملزم چھپ رہا ہے، گرفتاری کی کوشش کی، اب اشتہاری ڈکلئیر کیا جائے، جس پر عدالت نے دوبارہ اسلام آباد جا کر گرفتاری کا حکم دے دیا۔ واضح رہے کہ رانا ثنا اللہ کے خلاف مقدمہ اینٹی کرپشن نے کلر کہار میں مبینہ اراضی فراڈ میں درج کیا تھا۔اینٹی کرپشن ٹیم عدالتی حکم پر آج دوبارہ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کی گرفتاری کے لیے اسلام آباد جائے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۰ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ثابت ہوگیا سزا غلط، مجھ سے انتقام لیتے لیتے...

 پاکستان مسلم لیگ(ن)کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ منتخب وزیراعظم کو بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر نکالا گیا، مجھ سے انتقام لیتے لیتے ملک کا بیڑہ غرق کر دیا گیا، ن لیگ دور میں عوام مطمئن تھے، آئی ایم ایف کے پاس جانے کے بجائے خود کشی کی باتیں کرنے والوں نے گھٹنے ٹیک دیئے، تحریک انصاف حکومت میں ہر چیز مہنگی ہوئی، قومی غیرت پر کبھی کمپرومائز نہیں کیا، ایٹمی دھماکے روکنے کیلئے امریکا کی جانب سے پانچ ارب ڈالر دیئے جارہے تھے، لیکن ہم نے اس وقت ایبسولوٹلی ناٹ کہا، نجی ٹی وی سے گفتگو گرتے ہوئے انہوں نے کہا ثابت ہوگیا مقدمہ جھوٹا، سزا بھی غلط تھی، ظلم کرنے والوں کی ایک ایک چیز عوام کے سامنے آرہی ہے، عمران خان کے دور میں جو ہو ا ا س سے پہلے کبھی نہیں ہوا، اہلیہ بیمار تھیں، بات تک نہ کروائی گئی، تین گھنٹے بعد انتقال کی خبر پہنچادی گئی، میری زندگی کے پانچ سال ضائع ہوگئے، سوال پوچھنا تو بنتا ہے، ثابت ہوگیا مقدمہ جھوٹا، سزا بھی غلط تھی، ظلم کرنے والوں کی ایک ایک چیز عوام کے سامنے آرہی ہے، عمران خان کے دور میں جو ہو ا ا س سے پہلے کبھی نہیں ہوا، اہلیہ بیمار تھیں، بات تک نہ کروائی گئی، تین گھنٹے بعد انتقال کی خبر پہنچادی گئی، میری زندگی کے پانچ سال ضائع ہوگئے، سوال پوچھنا تو بنتا ہے۔ اللہ کا شکر ہے کہ مریم سے عرصہ کے بعد ملاقات ہوئی، بھائیوں سے ملی ہیں، اپنی والدہ کے انتقال کے بعد ملاقات ہوئی، میرے ساتھ بھی تین سال کے بعد ملاقات ہو رہی ہے،

مجھے وہ سب مناظر یاد آرہے ہیں کہ کیسے ان کی والدہ، میری بیگم بستر مرگ پر تھیں، کس طرح سے ہمیں ظلم کا نشانہ بنایا جارہا تھا اور میڈیا کے بعض عناصر بھی ہماری کردار کشی کی مہم میں شامل تھے، مذاق اڑا رہے تھے کہ ہسپتال ان کا اپنا ہے، کلثوم نواز بیمار ہیں یا نہیں، ڈرامہ رچایا ہوا ہے، کہا جاتا رہا کہ وہ تندرست ہیں، ہم پر جملے کسنے والے بتائیں کہ کیا ان کے سینے میں دل نہیں ہے، پورے خاندان کو جس کرب میں مبتلا کیا وہ سب یاد آرہا ہے، جب مجھے معلوم ہوا کہ غالبا 6 جولائی کو سزا سنائی جارہی ہے، میں نے کہا کہ میری اہلیہ بہت بیمار ہیں، وہ بے ہوش ہیں، کومے میں ہیں، جب سے میں آیا ہوں مجھ سے بات بھی نہیں ہوسکی، ایک ماہ کے دوران ان سے کوئی گفتگو نہیں ہوسکی، فیصلہ میری غیرموجودگی میں نہ سنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اس میں کیا اعتراض تھا کہ میری یہ درخواست بھی نہ مانی گئی۔ انہوں نے کہا کہ آگے انتخابات آرہے تھے اور اس سے پہلے فیصلہ سنایا جائے تاکہ میں وطن واپس نہ آسکو۔ فیصلہ کے بعد میں نے مریم نواز سے کہا کہ ہمیں سزا سنا دی گئی ہے اب ہم پاکستان چلیں گے جس پر مریم نواز نے کہا کہ والدہ بیمار ہیں، بے ہوش ہیں، ڈاکٹر بھی کہتے ہیں کہ حالت تشویشناک ہے جس پر میں نے کہا کہ قومی فرائض کی بجا آوری ضروری ہے، میں نے کہا کہ بعض چیزیں بہت ضروری ہوتی ہیں جن کا بعد میں جواز پیش نہیں کیا جاسکتا، میں نے کہا کہ پاکستان چلتے ہیں، ان کی صحت تندرستی کی دعا کرتے ہیں، ہم کلثوم نواز سے گفتگو کی کوشش کرتے ہیں لیکن ان سے بات تک نہ ہوسکی، میری چھوٹی بچی، مریم اور بیٹے یہ مناظر دیکھ رہے تھے

ہم ان کو خدا حافظ کہہ کر پاکستان چلے گئے۔ ایئرپورٹ پر اترتے ہی ہمارے ساتھ جو رویہ اپنایا گیا وہ آپ کے سامنے ہے، آج اللہ کے فضل و کرم سے مریم نواز پاکستان سے سرخرو ہوکر آئی ہے، وہ مقدمہ جیت کر آئی ہیں جس سے ثابت ہوا کہ مقدمہ جھوٹا بنایا گیا تھا، جھوٹے مقدمہ پر دو اڑھائی سو پیشیاں کیوں بھگتائی گئیں، کیا بطور پاکستانی یہ سوال کرنا میرا حق نہیں ہے، مریم نواز جب مجھ سے کوٹ لکھپت جیل میں ملاقات کیلئے آئیں تو بتایا گیا کہ نیب والے مریم نواز کو گرفتار کرنا چاہتے ہیں، نیب سے پوچھا کہ کیوں گرفتار کرکے لانا چاہتے ہیں، نیب ایک جھوٹے کیس میں وارنٹ گرفتاری کے ساتھ آئی تھی، مریم نوازکی سب سے چھوٹی بیٹی ادھر تھی وہ یہ منظر دیکھ کر رونے لگی لیکن نیب والوں کے دل میں رحم نہ آیا۔ ان کا کہنا تھا کہ مریم نے مجھ سے پوچھا کہ میں نیب والوں کے ساتھ جا رہی ہوں، میں نے کہا کہ اللہ مالک ہے، ہم حق پر ہیں گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے، میری آنکھوں کے سامنے مریم کو گرفتار کیا گیا، مریم کی بیٹی روتی رہی، مجھے جیل کے سیل میں واپس لے کر چلے گئے، بچی روتی روتی اکیلی گھر چلی گئی، یہ گرفتاری میری آنکھوں کے سامنے مجھے اذیت پہنچانے کیلئے کی گئی، کیا اس طرح کی گرفتاری کا جواز تھا۔ نیب والوں کو کہا گیا ہوگاکہ نواز شریف کی موجودگی میں مریم نواز کو گرفتار کیا جائے۔ میاں نواز شریف نے کہا کہ میں نے پاکستان کی تاریخ میں اس طرح کا عمل کبھی نہیں دیکھا تھا، مجھے کوئی بتائے کہ کیا یہ گرفتاری کسی اور وقت یا جگہ پر نہیں ہوسکتی تھی، میں عمران خان کو بتانا چاہتا ہوں کہ تمہارے دور میں وہ کام ہوئے جو اس سے پہلے کبھی نہیں ہوئے تھے۔

اس سے پہلے جب مریم نواز میرے، ساتھ اڈیالہ جیل میں تھیں تو میں علیحدہ اور یہ علیحدہ سیل میں بند تھی۔ جس کیس میں بریت ہوئی ہے اسی میں اڈیالہ میں مریم قید تھی، جب میں نیب عدالت میں پیش ہوا تھا تو مجھے بتایا گیا کہ میری اہلیہ کی طبیعت زیادہ خراب ہے اور وہ آئی سی یو میں چلی گئی ہیں اور بے ہوش ہیں، مجھے فکر ہوئی، میں جب واپس جیل پہنچا تو وہاں میں سپرنٹینڈنٹ جیل کے کمرے میں گیا اور ان سے کہا کہ مجھے لندن سے میسج ملا ہے کہ میری اہلیہ کی طبعیت بہت خراب ہے، آپ میری ان سے بات کرا دیں، اس پر وہ میری شکل دیکھنے لگے اور کہا کہ میں آپ کی بات نہیں کراسکتا، جس پر میں نے کہا کہ آپ کی میز پر دو موبائل فون اور تین لینڈ لائن فون موجود ہیں آپ ایک سیکنڈ میں بات کراسکتے ہیں، اس پر انہوں نے کہا کہ ہمیں اس کی اجازت نہیں ہے، میں نے ان سے کہا کہ اس کی اجازت کی ضرورت نہیں ہے، یہ انسانیت کا معاملہ ہے، آپ کہہ سکتے ہیں کہ ایمرجنسی میں بات کرائی، ان کی منتیں کیں لیکن بات نہ کرائی، مجھے میرے سیل میں لے جایا گیا اور تین گھنٹے کے بعد میرے پاس آکر بتایا جاتا ہے کہ ہمیں بڑا دکھ ہے آپ کی بیگم کی وفات کی خبر سنا رہا ہوں، جنہوں نے میری بات نہیں کرائی وہی مجھے فوتگی کی اطلاع دینے آگئے۔ محمد نواز شریف نے کہا کہ مجھے کہا گیا کہ ہم مریم کو اطلاع کرنے جارہے ہیں، میں نے ان سے کہا کہ آپ مریم کو اطلاع نہیں دیں گے میں خود جاں گا اور اس کو مطلع کروں گا۔ اس پر مشکل سے مانے لیکن مان گئے، مریم نواز کا سیل کچھ فاصلے پر تھا میں وہاں گیا ، مجھے سمجھ نہیں آرہی تھی کہ یہ بات مریم کو کیسے بتائوں، مریم کو اس کا اندازہ ہی نہیں تھا کہ جب اس کو بتایا تو سکتے میں آگئی، زاروقطار رونے لگیں، میں نے بڑی مشکل سے ان کو سنبھالا، میں جیل میں بیگم جبکہ مریم بھی جیل میں اپنی والدہ کی وفات کی خبر سن رہی تھیں، سب کو معلوم تھا کہ میری اہلیہ اور مریم نواز کی والدہ بیمار ہیں اگر ہمیں دس پندرہ دن ان سے ملاقات کا موقع دے دیا جاتا یا سزا سنانے کے بعد کہتے کہ آپ کی بیوی بیمار ہیں آپ جاکر تیمارداری کریں جب واپس آئیں گے تو جیل چلے جائیں گے، یہ وقت آپ کے جیل میں رہنے کا نہیں بلکہ ان کی تیمارداری کا ہے،

ان کے پاس رہیں، کسی کو یہ توفیق نہ ہوئی، کلثوم نواز مرگئیں اور ہمیں جیل میں خبریں پہنچیں۔ سابق وزیراعظم نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں یہ واقعات زندگی بھر بھولے نہیں جاسکتے، کئی نقصانات پورے کئے جاسکتے ہیں، اللہ تعالی نقصان پورا کردیتا ہے لیکن بعض نقصان واپس نہیں ہوسکتے، ان کا تدارک نہیں ہوسکتا یہ بھی ایسا ہی ہے جو بھلایا نہیں جاسکتا، جب سے مریم آئی ہیں میرے ساتھ اور بھائیوں کے ساتھ والدہ کی ہی باتیں کر رہی ہیں، میں سمجھتا ہوں کہ سیاست اپنی جگہ ہے لیکن اس طرح ظلم نہیں کرنا چاہئے، کئے گئے ظلم سامنے آرہے ہیں، ظلم ، مکروفریب اور دھوکہ بازی قوم کے سامنے آرہی ہے، عمران خان کا ہر چیز پر یوٹرن، ہر چیز پر یو ٹرن، قوم دیکھ رہی ہے، کہا جاتا تھا کہ میں آئی ایم ایف کے پاس نہیں جاں گا، جانے سے پہلے خودکشی کرلوں گا، وہ خودکشی آج تک نہ ہوئی، قوم دیکھنا چاہتی تھی کہ وہ خودکشی کب ہوگئی، مریم نواز کی بریت اور کرپشن کے الزامات کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ یہ سیاسی انتقام پر مبنی تھے، کے بارے میں سوال کے جواب میں نواز شریف نے کہا کہ آپ کے سوال میں ہی اس کا جواب موجود ہے، انسان چال چلتا ہے لیکن خدا کی اپنی تدابیر ہوتی ہیں، قرآن میں بھی ہے کہ انسان کی اپنی تدبیر جبکہ خدا کی اپنی تدبیر ہوتی ہے اور حتمی تدبیر تو خدا کی ہی ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ساتھ ناانصافی پہ ناانصافی ہوتی رہی، اس پر از خودنوٹس کی ضرورت تھی، ہمارے خلاف جھوٹے کیسز بنائے گئے جن میں نہ شہادت اور نہ جان ہے تاکہ نواز شریف الیکشن نہ لڑ سکے، یہ سب باتیں قوم تک پہنچنی چاہئیں میں نے اپنے دکھ کبھی لوگوں تک نہیں پہنچائے،

ہمارے ساتھ عمران خان کی حکومت میں ظلم روا رکھے گئے، جب ہماری حکومت تھی تو پاکستان ترقی کر رہا تھا، دنیا کی معاشی قوت بننے جارہا تھا، ڈالر سو روپے کا تھا، سبزی دال کی قیمت، گوشت اور روزمرہ استعمال کی چیزیں سستی تھیں، لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہم نے کردیا، پاکستان میں موٹرویز بن رہے تھے، ملک میں خوشحالی آرہی تھی، لوگوں کو روزگار مل رہے تھے، بچوں کو روزگار مل رہے تھے، نوجوانوں کا مسقبل روشن تھا، دہشتگردی کو ختم کیا، ملک کو پرامن بنایا، پھر ہم ایک ایک ارب ڈالر کیلئے دوسرے ملکوں سے بھیک مانگتے رہے، کون سا غیرت مند ملک یہ برداشت کرسکتا ہے، میرا خواب تو یہ تھا کہ پاکستان اس خطے اور دنیا میں معاشی طور پر مضبوط ملک بنے گا، یہ زبانی کلامی باتیں نہیں ہیں، ہم نے ملک کو معاشی طور پر مضبوط کیا اور ملک کو دفاعی طور پر بھی مستحکم کیا، کوئی دشمن ملک پاکستان پر حملہ کرنے کا تصور بھی نہیں کرسکتا کیونکہ پاکستان ایٹمی طاقت ہے، اس وقت ہم نے دنیا کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کی، کسی کے پریشر میں نہیں آئے۔ عمران کے ایبسولوٹلی ناٹ کے بارے میں نواز شریف نے کہا کہ یہ کس بات کا کہا جارہا ہے، تم نے کیا کیا ہے، ہم نے ایبسولوٹلی ناٹ کہا تھا جب عالمی طاقتوں نے دیکھا کہ نواز شریف ایٹمی دھماکے نہ کرنے کے حوالہ سے ایبسولٹلی ناٹ کہہ رہا ہے تو طشتری میں پانچ ارب ڈالر رکھ کر پیش کئے گئے اس پر بھی ہم نے کہا کہ ایبسولوٹلی ناٹ ہمیں نہیں چاہئیں، ہم اپنی غیرت کو بیچنے والی قوم نہیں ہیں، پاکستان کے ضمیر اور غیرت پر سمجھوتہ نہیں کیا، ملک کی کامیابی اور ترقی کی مزید مثالیں موجود ہیں، سفارتی سطح پر پاکستان نے کامیابیاں حاصل کیں، معاشی میدان میں کامیابیاں سمیٹیں، آئی ایم ایف کے ساتھ ہم نے پروگرام ختم کرکے کہا کہ اب ہم اپنے پاں پر کھڑے ہوچکے ہیں، عمران خان نے دوبارہ ملک کو بیساکھیوں پر لاکھڑا کیاو مجھے بتایا جائے کہ ہمارے دور حکومت میں مہنگائی تھی، عمران خان کی حکومت میں بے پناہ مہنگائی ہوئی، سبزیاں، گھی، بجلی، گوشت ہر چیز مہنگی ہوگئی،

عمران کے زمانے میں بجلی کی دوبارہ لوڈشیڈنگ شروع ہوگئی، ہم نے تو ختم کی تھی اس نے دوبارہ شروع کردی، پاکستان کے دوسرے ممالک سے تعلقات کو خراب کردیا، اپنی قوم کو مسلسل دھوکے دیتا رہا۔ میں سمجھتا ہوں کہ پاکستان ہر شعبہ میں تیزی سے آگے بڑھ رہا تھا، لوڈشیڈنگ اور دہشتگردی ختم کردی، ہماری حکومت سے پہلے لاہور جیسے شہر میں ایک ایک دن میں ستر ستر لوگ بم دھماکوں سے جان سے جاتے تھے، ملک کے کونے کونے میں دہشتگردی تھی ، ہم نے پاکستان کی وہ خدمت کی ہے جو کبھی بھی کسی نے نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ اس بندے(عمران خان) نے آکر سب کچھ بگاڑ دیا، اس نے ڈالر کو 105 روپے سے شروع کرکے کہاں پہنچایا، جب میں وزیراعظم تھا تو ڈالر 103 روپے کا تھا، آج ملک معاشی طور پرکہاں پہنچ چکا ہے ،عمران خان نے مجھ سے انتقام لیتے لیتے پاکستان کوزبردست نقصانات پہنچائے ہیں، ہر چیز عمران خان کے دور میں مہنگی ہوئی ہے میری حکومت میں عوام مطمئن اور خوش تھے، بجلی ملتی تھی، گیس موجود تھی، روزمرہ کی چیزیں اور روزگار دستیاب تھا، سکون تھا، بچے بڑے سب لوگ مطمئن اور خوش تھے۔ ایک اور سوال کے جواب میں کہا کہ مریم نے بڑی بہادری کا ثبوت دیا ہے، ایک لمحہ کیلئے متزلزل نہیں ہوئی، جیسے ایک بیٹی اپنے باپ کا ساتھ دیتی ہے اس طرح دیا ہے، مجھے مریم پر فخر ہے کہ ثابت قدم رہیں، ظلم و زیادتی، جھوٹے کیسز کا سامنا کیا، مجھے بتائیں جب مریم کو آخری مرتبہ نیب نے جھوٹے کیس میں بلایا تو ان کا گرفتاری کا بھرپور ارادہ تھا، ایک ایسا کیس جو آج تک فائل ہی نہیں کیا گیا، اس وقت ان کی گاڑی پر پتھرا کیا گیا، بلٹ پروف گاڑی کی ونڈ سکرین ڈیمج ہوگئی، میں سمجھتا ہوں کہ میرے لئے اور ہماری پارٹی کیلئے انہوں نے قابل فخر کارکردگی کا مظاہرہ کیا، ان کا کردار زبردست ہے، اس کی تعریف صرف میں ہی نہیں بلکہ شہباز شریف اور ہماری پوری پارٹی اعتراف کرتی ہے، مریم یہاں سرخرو ہوکر آئی ہیں۔ایک اور سوال پر کہا کہ خدا کی حکمت ہوتی ہے ہر چیز کا اپنا وقت ہوتا ہے، کہتے ہیں کہ خدا کے فیصلوں میں دیر ہوسکتی ہے اندھیر نہیں، میں تو کہتا ہوں کہ دیر بھی نہیں ہوئی، صرف چار پانچ سال میں سب کچھ ریورس ہورہا ہے، جھوٹے کیسز، ظلم، جبر اور زیادتی کا ہم نے بہادری کا سامنا کیا ہے۔ مریم نواز سے تین سال کے بعد ملاقات کے حوالہ سے ایک سوال پر کہا کہ یہ جذباتی لمحات ہیں، ہم نے بہت بڑی قیمت چکائی ہے، یہ مقام حاصل کرنے کیلئے ہم نے جانی قربانیاں دیں، بیگم کے علاوہ میری والدہ بھی وفات پاگئیں، میری والدہ مجھے بہت پیار کرتی تھیں جس پر شہباز شریف بھی امی سے گلہ کرتے تھے کہ آپ ان سے زیادہ پیارکرتی ہیں جس پر وہ ہنستی تھیں۔ میری والدہ راولپنڈی اور لاہور جیل میں ہر ہفتہ آکر ملتی تھیں کہتی تھیں کہ تمہارے ساتھ واپس جائوں گی،

بعض مرتبہ جذباتی ہوجاتی تھیں۔ ایک مرتبہ تو کہا کہ میں بھی ادھر جیل میں ہی رہوں گی نواز شریف کے ساتھ، یہ ماں کی محبت تھی، ہم نے محبت پیار سے ان کو سمجھا کر گھر بھیجتے تھے۔ انہوں نے میرے ہاتھوں میں جان دی، یہ بڑے جذباتی لمحات تھے جن کو یاد  پاکستان مسلم لیگ(ن)کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ منتخب وزیراعظم کو بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر نکالا گیا، مجھ سے انتقام لیتے لیتے ملک کا بیڑہ غرق کر دیا گیا، ن لیگ دور میں عوام مطمئن تھے، آئی ایم ایف کے پاس جانے کے بجائے خود کشی کی باتیں کرنے والوں نے گھٹنے ٹیک دیئے، تحریک انصاف حکومت میں ہر چیز مہنگی ہوئی، قومی غیرت پر کبھی کمپرومائز نہیں کیا، ایٹمی دھماکے روکنے کیلئے امریکا کی جانب سے پانچ ارب ڈالر دیئے جارہے تھے، لیکن ہم نے اس وقت ایبسولوٹلی ناٹ کہا، نجی ٹی وی سے گفتگو گرتے ہوئے انہوں نے کہا ثابت ہوگیا مقدمہ جھوٹا، سزا بھی غلط تھی، ظلم کرنے والوں کی ایک ایک چیز عوام کے سامنے آرہی ہے، عمران خان کے دور میں جو ہو ا ا س سے پہلے کبھی نہیں ہوا، اہلیہ بیمار تھیں، بات تک نہ کروائی گئی، تین گھنٹے بعد انتقال کی خبر پہنچادی گئی، میری زندگی کے پانچ سال ضائع ہوگئے، سوال پوچھنا تو بنتا ہے، ثابت ہوگیا مقدمہ جھوٹا، سزا بھی غلط تھی، ظلم کرنے والوں کی ایک ایک چیز عوام کے سامنے آرہی ہے، عمران خان کے دور میں جو ہو ا ا س سے پہلے کبھی نہیں ہوا، اہلیہ بیمار تھیں، بات تک نہ کروائی گئی، تین گھنٹے بعد انتقال کی خبر پہنچادی گئی، میری زندگی کے پانچ سال ضائع ہوگئے، سوال پوچھنا تو بنتا ہے۔

اللہ کا شکر ہے کہ مریم سے عرصہ کے بعد ملاقات ہوئی، بھائیوں سے ملی ہیں، اپنی والدہ کے انتقال کے بعد ملاقات ہوئی، میرے ساتھ بھی تین سال کے بعد ملاقات ہو رہی ہے، مجھے وہ سب مناظر یاد آرہے ہیں کہ کیسے ان کی والدہ، میری بیگم بستر مرگ پر تھیں، کس طرح سے ہمیں ظلم کا نشانہ بنایا جارہا تھا اور میڈیا کے بعض عناصر بھی ہماری کردار کشی کی مہم میں شامل تھے، مذاق اڑا رہے تھے کہ ہسپتال ان کا اپنا ہے، کلثوم نواز بیمار ہیں یا نہیں، ڈرامہ رچایا ہوا ہے، کہا جاتا رہا کہ وہ تندرست ہیں، ہم پر جملے کسنے والے بتائیں کہ کیا ان کے سینے میں دل نہیں ہے، پورے خاندان کو جس کرب میں مبتلا کیا وہ سب یاد آرہا ہے، جب مجھے معلوم ہوا کہ غالبا 6 جولائی کو سزا سنائی جارہی ہے، میں نے کہا کہ میری اہلیہ بہت بیمار ہیں، وہ بے ہوش ہیں، کومے میں ہیں، جب سے میں آیا ہوں مجھ سے بات بھی نہیں ہوسکی، ایک ماہ کے دوران ان سے کوئی گفتگو نہیں ہوسکی، فیصلہ میری غیرموجودگی میں نہ سنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اس میں کیا اعتراض تھا کہ میری یہ درخواست بھی نہ مانی گئی۔ انہوں نے کہا کہ آگے انتخابات آرہے تھے اور اس سے پہلے فیصلہ سنایا جائے تاکہ میں وطن واپس نہ آسکو۔ فیصلہ کے بعد میں نے مریم نواز سے کہا کہ ہمیں سزا سنا دی گئی ہے اب ہم پاکستان چلیں گے جس پر مریم نواز نے کہا کہ والدہ بیمار ہیں، بے ہوش ہیں، ڈاکٹر بھی کہتے ہیں کہ حالت تشویشناک ہے جس پر میں نے کہا کہ قومی فرائض کی بجا آوری ضروری ہے، میں نے کہا کہ بعض چیزیں بہت ضروری ہوتی ہیں جن کا بعد میں جواز پیش نہیں کیا جاسکتا، میں نے کہا کہ پاکستان چلتے ہیں، ان کی صحت تندرستی کی دعا کرتے ہیں، ہم کلثوم نواز سے گفتگو کی کوشش کرتے ہیں لیکن ان سے بات تک نہ ہوسکی، میری چھوٹی بچی، مریم اور بیٹے یہ مناظر دیکھ رہے تھے ہم ان کو خدا حافظ کہہ کر پاکستان چلے گئے۔

ایئرپورٹ پر اترتے ہی ہمارے ساتھ جو رویہ اپنایا گیا وہ آپ کے سامنے ہے، آج اللہ کے فضل و کرم سے مریم نواز پاکستان سے سرخرو ہوکر آئی ہے، وہ مقدمہ جیت کر آئی ہیں جس سے ثابت ہوا کہ مقدمہ جھوٹا بنایا گیا تھا، جھوٹے مقدمہ پر دو اڑھائی سو پیشیاں کیوں بھگتائی گئیں، کیا بطور پاکستانی یہ سوال کرنا میرا حق نہیں ہے، مریم نواز جب مجھ سے کوٹ لکھپت جیل میں ملاقات کیلئے آئیں تو بتایا گیا کہ نیب والے مریم نواز کو گرفتار کرنا چاہتے ہیں، نیب سے پوچھا کہ کیوں گرفتار کرکے لانا چاہتے ہیں، نیب ایک جھوٹے کیس میں وارنٹ گرفتاری کے ساتھ آئی تھی، مریم نوازکی سب سے چھوٹی بیٹی ادھر تھی وہ یہ منظر دیکھ کر رونے لگی لیکن نیب والوں کے دل میں رحم نہ آیا۔ ان کا کہنا تھا کہ مریم نے مجھ سے پوچھا کہ میں نیب والوں کے ساتھ جا رہی ہوں، میں نے کہا کہ اللہ مالک ہے، ہم حق پر ہیں گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے، میری آنکھوں کے سامنے مریم کو گرفتار کیا گیا، مریم کی بیٹی روتی رہی، مجھے جیل کے سیل میں واپس لے کر چلے گئے، بچی روتی روتی اکیلی گھر چلی گئی، یہ گرفتاری میری آنکھوں کے سامنے مجھے اذیت پہنچانے کیلئے کی گئی، کیا اس طرح کی گرفتاری کا جواز تھا۔ نیب والوں کو کہا گیا ہوگاکہ نواز شریف کی موجودگی میں مریم نواز کو گرفتار کیا جائے۔ میاں نواز شریف نے کہا کہ میں نے پاکستان کی تاریخ میں اس طرح کا عمل کبھی نہیں دیکھا تھا، مجھے کوئی بتائے کہ کیا یہ گرفتاری کسی اور وقت یا جگہ پر نہیں ہوسکتی تھی، میں عمران خان کو بتانا چاہتا ہوں کہ تمہارے دور میں وہ کام ہوئے جو اس سے پہلے کبھی نہیں ہوئے تھے۔

اس سے پہلے جب مریم نواز میرے، ساتھ اڈیالہ جیل میں تھیں تو میں علیحدہ اور یہ علیحدہ سیل میں بند تھی۔ جس کیس میں بریت ہوئی ہے اسی میں اڈیالہ میں مریم قید تھی، جب میں نیب عدالت میں پیش ہوا تھا تو مجھے بتایا گیا کہ میری اہلیہ کی طبیعت زیادہ خراب ہے اور وہ آئی سی یو میں چلی گئی ہیں اور بے ہوش ہیں، مجھے فکر ہوئی، میں جب واپس جیل پہنچا تو وہاں میں سپرنٹینڈنٹ جیل کے کمرے میں گیا اور ان سے کہا کہ مجھے لندن سے میسج ملا ہے کہ میری اہلیہ کی طبعیت بہت خراب ہے، آپ میری ان سے بات کرا دیں، اس پر وہ میری شکل دیکھنے لگے اور کہا کہ میں آپ کی بات نہیں کراسکتا، جس پر میں نے کہا کہ آپ کی میز پر دو موبائل فون اور تین لینڈ لائن فون موجود ہیں آپ ایک سیکنڈ میں بات کراسکتے ہیں، اس پر انہوں نے کہا کہ ہمیں اس کی اجازت نہیں ہے، میں نے ان سے کہا کہ اس کی اجازت کی ضرورت نہیں ہے، یہ انسانیت کا معاملہ ہے، آپ کہہ سکتے ہیں کہ ایمرجنسی میں بات کرائی، ان کی منتیں کیں لیکن بات نہ کرائی، مجھے میرے سیل میں لے جایا گیا اور تین گھنٹے کے بعد میرے پاس آکر بتایا جاتا ہے کہ ہمیں بڑا دکھ ہے آپ کی بیگم کی وفات کی خبر سنا رہا ہوں، جنہوں نے میری بات نہیں کرائی وہی مجھے فوتگی کی اطلاع دینے آگئے۔ محمد نواز شریف نے کہا کہ مجھے کہا گیا کہ ہم مریم کو اطلاع کرنے جارہے ہیں، میں نے ان سے کہا کہ آپ مریم کو اطلاع نہیں دیں گے میں خود جاں گا اور اس کو مطلع کروں گا۔

اس پر مشکل سے مانے لیکن مان گئے، مریم نواز کا سیل کچھ فاصلے پر تھا میں وہاں گیا ، مجھے سمجھ نہیں آرہی تھی کہ یہ بات مریم کو کیسے بتائوں، مریم کو اس کا اندازہ ہی نہیں تھا کہ جب اس کو بتایا تو سکتے میں آگئی، زاروقطار رونے لگیں، میں نے بڑی مشکل سے ان کو سنبھالا، میں جیل میں بیگم جبکہ مریم بھی جیل میں اپنی والدہ کی وفات کی خبر سن رہی تھیں، سب کو معلوم تھا کہ میری اہلیہ اور مریم نواز کی والدہ بیمار ہیں اگر ہمیں دس پندرہ دن ان سے ملاقات کا موقع دے دیا جاتا یا سزا سنانے کے بعد کہتے کہ آپ کی بیوی بیمار ہیں آپ جاکر تیمارداری کریں جب واپس آئیں گے تو جیل چلے جائیں گے، یہ وقت آپ کے جیل میں رہنے کا نہیں بلکہ ان کی تیمارداری کا ہے، ان کے پاس رہیں، کسی کو یہ توفیق نہ ہوئی، کلثوم نواز مرگئیں اور ہمیں جیل میں خبریں پہنچیں۔ سابق وزیراعظم نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں یہ واقعات زندگی بھر بھولے نہیں جاسکتے، کئی نقصانات پورے کئے جاسکتے ہیں، اللہ تعالی نقصان پورا کردیتا ہے لیکن بعض نقصان واپس نہیں ہوسکتے، ان کا تدارک نہیں ہوسکتا یہ بھی ایسا ہی ہے جو بھلایا نہیں جاسکتا، جب سے مریم آئی ہیں میرے ساتھ اور بھائیوں کے ساتھ والدہ کی ہی باتیں کر رہی ہیں، میں سمجھتا ہوں کہ سیاست اپنی جگہ ہے لیکن اس طرح ظلم نہیں کرنا چاہئے، کئے گئے ظلم سامنے آرہے ہیں، ظلم ، مکروفریب اور دھوکہ بازی قوم کے سامنے آرہی ہے، عمران خان کا ہر چیز پر یوٹرن، ہر چیز پر یو ٹرن، قوم دیکھ رہی ہے، کہا جاتا تھا کہ میں آئی ایم ایف کے پاس نہیں جاں گا، جانے سے پہلے خودکشی کرلوں گا، وہ خودکشی آج تک نہ ہوئی، قوم دیکھنا چاہتی تھی کہ وہ خودکشی کب ہوگئی، مریم نواز کی بریت اور کرپشن کے الزامات کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ یہ سیاسی انتقام پر مبنی تھے، کے بارے میں سوال کے جواب میں نواز شریف نے کہا کہ آپ کے سوال میں ہی اس کا جواب موجود ہے، انسان چال چلتا ہے لیکن خدا کی اپنی تدابیر ہوتی ہیں، قرآن میں بھی ہے کہ انسان کی اپنی تدبیر جبکہ خدا کی اپنی تدبیر ہوتی ہے اور حتمی تدبیر تو خدا کی ہی ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے ساتھ ناانصافی پہ ناانصافی ہوتی رہی، اس پر از خودنوٹس کی ضرورت تھی، ہمارے خلاف جھوٹے کیسز بنائے گئے جن میں نہ شہادت اور نہ جان ہے تاکہ نواز شریف الیکشن نہ لڑ سکے، یہ سب باتیں قوم تک پہنچنی چاہئیں میں نے اپنے دکھ کبھی لوگوں تک نہیں پہنچائے، ہمارے ساتھ عمران خان کی حکومت میں ظلم روا رکھے گئے، جب ہماری حکومت تھی تو پاکستان ترقی کر رہا تھا، دنیا کی معاشی قوت بننے جارہا تھا، ڈالر سو روپے کا تھا، سبزی دال کی قیمت، گوشت اور روزمرہ استعمال کی چیزیں سستی تھیں، لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہم نے کردیا، پاکستان میں موٹرویز بن رہے تھے، ملک میں خوشحالی آرہی تھی، لوگوں کو روزگار مل رہے تھے، بچوں کو روزگار مل رہے تھے، نوجوانوں کا مسقبل روشن تھا، دہشتگردی کو ختم کیا، ملک کو پرامن بنایا، پھر ہم ایک ایک ارب ڈالر کیلئے دوسرے ملکوں سے بھیک مانگتے رہے، کون سا غیرت مند ملک یہ برداشت کرسکتا ہے، میرا خواب تو یہ تھا کہ پاکستان اس خطے اور دنیا میں معاشی طور پر مضبوط ملک بنے گا، یہ زبانی کلامی باتیں نہیں ہیں، ہم نے ملک کو معاشی طور پر مضبوط کیا اور ملک کو دفاعی طور پر بھی مستحکم کیا، کوئی دشمن ملک پاکستان پر حملہ کرنے کا تصور بھی نہیں کرسکتا کیونکہ پاکستان ایٹمی طاقت ہے، اس وقت ہم نے دنیا کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کی، کسی کے پریشر میں نہیں آئے۔

عمران کے ایبسولوٹلی ناٹ کے بارے میں نواز شریف نے کہا کہ یہ کس بات کا کہا جارہا ہے، تم نے کیا کیا ہے، ہم نے ایبسولوٹلی ناٹ کہا تھا جب عالمی طاقتوں نے دیکھا کہ نواز شریف ایٹمی دھماکے نہ کرنے کے حوالہ سے ایبسولٹلی ناٹ کہہ رہا ہے تو طشتری میں پانچ ارب ڈالر رکھ کر پیش کئے گئے اس پر بھی ہم نے کہا کہ ایبسولوٹلی ناٹ ہمیں نہیں چاہئیں، ہم اپنی غیرت کو بیچنے والی قوم نہیں ہیں، پاکستان کے ضمیر اور غیرت پر سمجھوتہ نہیں کیا، ملک کی کامیابی اور ترقی کی مزید مثالیں موجود ہیں، سفارتی سطح پر پاکستان نے کامیابیاں حاصل کیں، معاشی میدان میں کامیابیاں سمیٹیں، آئی ایم ایف کے ساتھ ہم نے پروگرام ختم کرکے کہا کہ اب ہم اپنے پاں پر کھڑے ہوچکے ہیں، عمران خان نے دوبارہ ملک کو بیساکھیوں پر لاکھڑا کیاو مجھے بتایا جائے کہ ہمارے دور حکومت میں مہنگائی تھی، عمران خان کی حکومت میں بے پناہ مہنگائی ہوئی، سبزیاں، گھی، بجلی، گوشت ہر چیز مہنگی ہوگئی، عمران کے زمانے میں بجلی کی دوبارہ لوڈشیڈنگ شروع ہوگئی، ہم نے تو ختم کی تھی اس نے دوبارہ شروع کردی، پاکستان کے دوسرے ممالک سے تعلقات کو خراب کردیا، اپنی قوم کو مسلسل دھوکے دیتا رہا۔ میں سمجھتا ہوں کہ پاکستان ہر شعبہ میں تیزی سے آگے بڑھ رہا تھا، لوڈشیڈنگ اور دہشتگردی ختم کردی، ہماری حکومت سے پہلے لاہور جیسے شہر میں ایک ایک دن میں ستر ستر لوگ بم دھماکوں سے جان سے جاتے تھے، ملک کے کونے کونے میں دہشتگردی تھی ، ہم نے پاکستان کی وہ خدمت کی ہے جو کبھی بھی کسی نے نہیں کی۔

انہوں نے کہا کہ اس بندے(عمران خان) نے آکر سب کچھ بگاڑ دیا، اس نے ڈالر کو 105 روپے سے شروع کرکے کہاں پہنچایا، جب میں وزیراعظم تھا تو ڈالر 103 روپے کا تھا، آج ملک معاشی طور پرکہاں پہنچ چکا ہے ،عمران خان نے مجھ سے انتقام لیتے لیتے پاکستان کوزبردست نقصانات پہنچائے ہیں، ہر چیز عمران خان کے دور میں مہنگی ہوئی ہے میری حکومت میں عوام مطمئن اور خوش تھے، بجلی ملتی تھی، گیس موجود تھی، روزمرہ کی چیزیں اور روزگار دستیاب تھا، سکون تھا، بچے بڑے سب لوگ مطمئن اور خوش تھے۔ ایک اور سوال کے جواب میں کہا کہ مریم نے بڑی بہادری کا ثبوت دیا ہے، ایک لمحہ کیلئے متزلزل نہیں ہوئی، جیسے ایک بیٹی اپنے باپ کا ساتھ دیتی ہے اس طرح دیا ہے، مجھے مریم پر فخر ہے کہ ثابت قدم رہیں، ظلم و زیادتی، جھوٹے کیسز کا سامنا کیا، مجھے بتائیں جب مریم کو آخری مرتبہ نیب نے جھوٹے کیس میں بلایا تو ان کا گرفتاری کا بھرپور ارادہ تھا، ایک ایسا کیس جو آج تک فائل ہی نہیں کیا گیا، اس وقت ان کی گاڑی پر پتھرا کیا گیا، بلٹ پروف گاڑی کی ونڈ سکرین ڈیمج ہوگئی، میں سمجھتا ہوں کہ میرے لئے اور ہماری پارٹی کیلئے انہوں نے قابل فخر کارکردگی کا مظاہرہ کیا، ان کا کردار زبردست ہے، اس کی تعریف صرف میں ہی نہیں بلکہ شہباز شریف اور ہماری پوری پارٹی اعتراف کرتی ہے، مریم یہاں سرخرو ہوکر آئی ہیں۔ایک اور سوال پر کہا کہ خدا کی حکمت ہوتی ہے ہر چیز کا اپنا وقت ہوتا ہے، کہتے ہیں کہ خدا کے فیصلوں میں دیر ہوسکتی ہے اندھیر نہیں، میں تو کہتا ہوں کہ دیر بھی نہیں ہوئی، صرف چار پانچ سال میں سب کچھ ریورس ہورہا ہے، جھوٹے کیسز، ظلم، جبر اور زیادتی کا ہم نے بہادری کا سامنا کیا ہے۔ مریم نواز سے تین سال کے بعد ملاقات کے حوالہ سے ایک سوال پر کہا کہ یہ جذباتی لمحات ہیں، ہم نے بہت بڑی قیمت چکائی ہے، یہ مقام حاصل کرنے کیلئے ہم نے جانی قربانیاں دیں، بیگم کے علاوہ میری والدہ بھی وفات پاگئیں، میری والدہ مجھے بہت پیار کرتی تھیں جس پر شہباز شریف بھی امی سے گلہ کرتے تھے کہ آپ ان سے زیادہ پیارکرتی ہیں جس پر وہ ہنستی تھیں۔ میری والدہ راولپنڈی اور لاہور جیل میں ہر ہفتہ آکر ملتی تھیں کہتی تھیں کہ تمہارے ساتھ واپس جائوں گی، بعض مرتبہ جذباتی ہوجاتی تھیں۔

ایک مرتبہ تو کہا کہ میں بھی ادھر جیل میں ہی رہوں گی نواز شریف کے ساتھ، یہ ماں کی محبت تھی، ہم نے محبت پیار سے ان کو سمجھا کر گھر بھیجتے تھے۔ انہوں نے میرے ہاتھوں میں جان دی، یہ بڑے جذباتی لمحات تھے جن کو یاد  کرتے رہے ہیں، اس وقت مریم پاکستان تھی، سارا واقعہ ان کو بتایا ہے، میرے والد صاحب جدہ میں فوت ہوگئے، ہم ان کو قبر میں اتارنے کیلئے پاکستان نہ جاسکے، ہماری والدہ فوت ہوئیں تو میں میت کے ساتھ پاکستان نہ جاسکا، میری اہلیہ فوت ہوئیں تو جیل میں خبر ملی صرف تین دن کیلئے پیرول پر رہا ہوئے اور پھر واپس جیل چلے گئے، مریم کی والدہ کی وفات کے دو دنوں کے بعد جیل واپسی۔ انہوں نے کہا کہ میری کون سے اتنی بڑی غلطی تھی جس پرمجھے اتنی بڑی بڑی سزائیں دی گئیں، یہ دکھ والی بات ہے کہ ہمیں یہ معلوم نہیں کہ ہم نے کیا کیا ہے۔ ہم پر کرپشن ثابت نہ ہوسکی تو سزا کس بات کی۔ کیا پہلے ہمارے اثاثے دیکھے گئے ہیں لیکن نیب کے پاس کوئی جواب نہیں تھا۔ عمران خان کی آڈیو لیکس کے حوالہ سے ایک سوال پر نوازشریف نے کہا کہ یہ سب مکافات عمل کی بات ہے، عمران خان خود سب سے بڑا سازشی نکلا ہے۔ اس کا ایک ایک کرتوت قوم کے سامنے آرہا ہے، آئندہ پتہ نہیں کیا کیا سامنے آئے گا۔ ابھی تک قوم کے سامنے آنے والے کرتوتوں پر عمران خان قوم کو کیا جواب دے گا۔

 

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

 

۱۰ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

سعودی عرب کے علاقے عسیر میں لینڈ سلائیڈنگ ،د...

سعودی عرب میں عسیر ریجن کے دیہی علاقے امحلج کے پہاڑی راستے میں موسلادھار بارش کے باعث لینڈ سلائیڈنگ سے راستہ بند ہوگیا ۔عرب میڈیا کے مطابق وزارت ٹرانسپورٹ اور متعلقہ ادارے راستہ کھولنے کی کوشش کر رہے ہیں۔وزارت ٹرانسپورٹ نے کہا ہے کہ مسلسل بارش کے باعث پہاڑ سے بڑا تودہ گراہے جسے ہٹانے میں دشواری کا سامناہے ۔لینڈ سلائیڈنگ کے باعث دیہی علاقوں سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ہے تاہم آمد و رفت جاری رکھنے کے لیے رہائشی متبادل راستے استعمال کر رہے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۰ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

بھارت میں 9 افراد کو مار ڈالنے والے ٹائیگر ک...

بھارتی ریاست بہار میں 9 افراد کو مار ڈالنے والے ٹائیگر کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق مذکورہ ٹائیگر نے گزشتہ 4 دن کے دوران 1 بچے سمیت 4 افراد کو ہلاک کر دیا تھا جبکہ یہ ٹائیگر کل 9 افراد کو موت کے گھاٹ اتار چکا تھا۔رپورٹس کے مطابق ان مزید 4 ہلاکتوں کے بعد اس ٹائیگر کے حوالے سے دیکھتے ہی گولی مارنے کے احکامات بھی جاری کر دیے گئے تھے۔بھارتی میڈیاکے مطابق محکمہ جنگلات نے ٹائیگر کو پکڑنے کے لیے 400 افراد کی ٹیم تشکیل دی تھی جبکہ 1 اسنائپر شوٹر کو بھی بہار طلب کیا گیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۰ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

نائیجیریا میں کشتی الٹنے سے 76 افراد ہلاک، 9...

نائیجیریا کی جنوب مشرقی ریاست انامبرا میں کشتی الٹنے سے 76 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 9لاپتہ افرادکی تلاش جاری ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب انجن خراب ہونے سے کشتی رک گئی اورسیلابی ریلے کی نذرہوگئی، کشتی میں پچاسی افراد سوار تھے جبکہ اس میں سو مسافروں کے بیٹھنے کی گنجائش تھی۔حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میںہلاک 76 افراد کی لاشیں تلاش کرلی گئی ہیں جبکہ 9لاپتہ افراد کی تلاش کا کام جاری ہے۔ ریسکیو حکام نے فوری طورپر کارروائی کرتے ہوئے 15 افرادکو ڈوبنے سے بچالیا۔واضح رہے کہ انامبرا نائیجیریا کی 36 ریاستوں میں سے ان 29 ریاستوں میں شامل ہے جو رواں برس سیلاب کی تباہ کاریوں سے سخت متاثر ہوئی ہیں۔سیلابی صورتحال نے نہ صرف گھروں کو تباہ کیا ہے بلکہ فصلیں اور روڈ رستے بھی تباہ ہو گئے ہیں اور سیلاب سے 5 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۰ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ایران میں سرکاری ٹی وی کی نشریات ہیک، آیت ال...

خواتین کی سربراہی میں جاری احتجاج کے حامی ہیکرز نے ایران کے سرکاری ٹی وی چینل کو دوران نشریات ہیک کرکے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے خلاف پیغامات کے ساتھ ان کی تصویر نشر کی جس کو نشانہ بناتے دکھایا گیا۔غیر ملکی خبر رساں کے مطابق ہیکرز نے ایران کے سرکاری ٹی وی چینل کو براہ راست نشریات کے دوران ہیک کرلیا جہاں سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی تصویر کو سرخ رنگ سے نشانہ بناتے اور ان کے گرد آگ کے شعلے دکھائی دے رہے ہیں۔ہیکرز کی طرف سے جاری کردہ تصویر بڑے پیمانے پر آن لائن اور سوشل میڈیا پر گردش کرنے لگی ہے جبکہ حکومت مخالف دیگر مظاہرین نے تہران میں بل بورڈز پر سپریم لیڈر خامنہ ای مردہ باد اور پولیس عوام کے قاتل ہیں جیسے نعرے لکھ دیے ہیں۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز ٹی وی کی لائیو ٹرانزمیشن کے دوران کچھ وقت کے لیے ہیکرز نے ٹی وی اسکرین پر لکھا کہ ہمارے نوجوانوں کا خون تمہارے ہاتھوں پر ہے جہاں ہزاروں مظاہرین باالخصوص خواتین 22 سالہ مہسا امینی کی ایران کی اخلاقی پولیس کے ہاتھوں ہلاکت کے بعد مسلسل سڑکوں پر ہیں جس کی وجہ سے تہران سمیت کئی شہروں میں کشیدگی برقرار ہے-

سرکاری خبر رساں ایجنسی ارنا نے رپورٹ کیا کہ کہ تہران کے مختلف علاقوں میں مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے پولیس فورس نے آنسو گیس کا استعمال کیا جہاں مشتعل مظاہرین نے نعرے لگاتے ہوئے پولیس دفتر سمیت دیگر سرکاری املاک کو شدید نقصان پہنچایا۔واضح رہے کہ ایران میں مظاہروں میں اس وقت شدت آئی جب 16 ستمبر کو نوجوان خاتون مہسا امینی کو اخلاقی پولیس نے خواتین کے لیے مقرر ڈریس کوڈ کی مبینہ خلاف ورزی کرنے پر گرفتار کیا جو بعدازاں جاں بحق ہو گئیں۔عدالتِ علی نامی گروپ نے ٹی وی ہیک کرنے کا دعوی کیا ہے جہاں انہوں نے ایک اور جملہ نشر کیا کہ ہمارا ساتھ دیں، اٹھ کھڑے ہوں۔ہیکرز نے مہسا امینی سمیت ان تین خواتین کی تصاویر بھی نشر کیں جو مظاہروں کے درمیان ہلاک ہوئیں جیسا کہ ناروے میں قائم ایران انسانی حقوق گروپ نے دعوی کیا کہ ان مظاہروں کے دوران 95 لوگ بھی ہلاک ہوئے۔ایران کے انسانی حقوق گروپ نے برطانیہ میں مقیم بلوچ کارکنان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ مزید 90 افراد ایران کے جنوب مشرق علاقے سستتان بلوچستان میں ہلاک ہوئے جب سستاب بلوچستان کے پولیس سربراہ پر بلوچ برادری سے تعلق رکھنے والی نوعمر بچی کو مبینہ طور پر جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے پر علاقے میں صورتحال کشیدہ ہوگئی۔سرکاری خبر رساں ایجنسی ارنا نے کہا کہ ایران کا پاسدارانِ انقلاب کور کا ایک رکن گزشتہ روز صوبہ کردستان کے شہر سنندج میں ہلاک ہوگیا اور پاسداران کی بسیج پیرا ملٹری فورس کا ایک رکن تہران میں ہجوم کے مسلح حملے کے بعد شدید چوٹ لگنے سے ہلاک ہوا جس کے بعد سیکورٹی فورسز میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 14 ہوگئی ہے۔

۱۰ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

سعودی عرب ،ریاض الجن میں نوافل کی ادائیگی خص...

سعودی وزارت حج وعمرہ کی جانب سے مسجد نبوی میں ریاض الجن میں نوافل کی ادائیگی کو خصوصی موبائل ایپ پرمٹ سے مشروط کردیا گیا ہے۔سعودی حکام کا کہنا ہے کہ ریاض الجن اندرونی اور بیرون ممالک سے آنے والے زائرین باآسانی ریاض الجن میں چوبیس گھنٹے نوافل ادا کر رہے ہیں، تاہم اس کیلئے موبائل ایپ کے ذریعے پہلے اجازت نامہ حاصل کرنا ہوگا۔سعودی وزارت حج و عمرہ کے مطابق زائرین کو چوبیس گھنٹے خصوصی موبائل ایپ کے ذریعے پرمٹ جاری کیے جاتے ہیں، جن میں خواتین کے لیے بھی مختلف اوقات کار کو مختص کیا گیا ہے۔ریاض الجن میں نوافل کی ادائیگی کے لیے آنے والوں کو آب زم زم بھی فراہم کیا جاتا ہے۔سعودی حکام نے بتایا بتایا کہ زائرین نوافل کی ادائیگی کے بعد روضہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر حاضری دے کر درود و سلام بھی پڑھتے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۰ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

بھارت نے روس سے تیل خریدنے پر اپنا موقف واضح...

بھارت نے امریکا کے حریف روس سے تیل خریدنے پر اپنا واضح موقف دنیا کے سامنے رکھ دیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق وزیر پیٹرولیم اور قدرتی گیس ہردیپ سنگھ پوری نے اپنے بیان میں کہا کہ حکومت کا اخلاقی فرض ہے کہ اپنے عوام کو سستی توانائی فراہم کرے۔ہردیپ سنگھ نے کہا کہ بھارت کو جہاں سے تیل ملے گا وہ خریدنا جاری رکھے گا۔ کسی نے بھارت کو روس سے تیل نہ خریدنے کا دبائو نہیں ڈالا۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ امریکا اور بھارت میں روسی تیل کی قیمت کی حد مقرر کرنے کے معاملے پر اختلاف سامنے آیا تھا۔امریکی وزیر خارجہ اینٹونی بلنکن اور بھارت کے خارجی امور کے وزیر سبرامنیم جے شنکر کے مابین واشنگٹن میں ملاقات ہوئی تھی۔ملاقات میں اینٹونی بلنکن نے دونوں ممالک کی شراکت داری کو دنیا کی اہم شراکت داری قرار دیا تھا۔ اس پر سبرامنیم جے شنکر نے کہا تھا کہ خطوں میں بھارت امریکا تعاون کے اثرات آج نمایاں نظر آ رہے ہیں۔بھارتی وزیر نے کہا تھا: دونوں ممالک نے روسی تیل کی قیمت کی حد مقرر کرنے کی تجویز پر تبادلہ خیال کیا مگر فی الوقت ہماری تشویش دبائی تلے آئی توانائی مارکیٹوں میں قیمتوں میں اضافہ روکنا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۰ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

بھارت میں بیوی نے شوہرکو سر پر ہتھوڑا مار کر...

بھارت کی ریاست مدھیہ پردیش میں بیوی نے شک کرنے اور پابندیاں لگانے پر بیٹی کے ساتھ مل کر شوہر کے سر پر ہتھوڑا مار کر اسے ہلاک کر دیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ شہر مورینا میں پیش آیا جہاں خاتون نے اپنا ہی گھر اجاڑ دیا۔ پولیس نے بیٹے کی شکایت پر والدہ اور بہن کو گرفتار کرلیا۔گریجا نامی خاتون نے پولیس کو اپنے بیان میں بتایا کہ راج کمار پانڈے مجھ پر شک کرتا تھا، طعنے دیتا تھا اور بیٹی پر پابندیاں عائد کر رکھی تھیں۔پولیس کے مطابق گریجا نے راج کمار کو قتل کرنے کے لیے بیٹی کو راضی کیا جبکہ بیٹے کو اس بارے میں علم نہیں ہونے دیا، دونوں نے رات کو کمرہ بند کر کے شوہر کے سر پر ہتھورے سے وار کیا جس سے اس کی موت واقع ہوگئی۔گزشہ ماہ ریاست چھتیس گڑھ کے شہر درگ میں 30 سالہ اہلیہ نے سانولی رنگت کے طعنوں سے دل برداشتہ ہو کر شوہر کو کلہاڑی کے وار کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔پولیس کا کہنا تھا کہ ملزمہ نے شوہر کو کلہاڑی کے وار کر کے خون میں لت پت کیا، گہری چوٹیں آنے کی وجہ سے وہ جانبر نہ ہو سکا اور موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ابتدائی تحقیقات سے پتا چلا کہ اننت گھر میں سنگیتا کو اکثر کالی اور بدصورت کہہ کر مخاطب کرتا تھا۔ دونوں کی اس بات پر ماضی میں بھی لڑائیاں ہوئی تھیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۰ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

مصر میں الرجی ٹیسٹ کے بغیر اینٹی بائیوٹک انج...

مصر میں الرجی ٹیسٹ کے بغیر اینٹی بائیوٹک انجکشن لینے پر 2 بہنیں جان کی بازی ہار گئیں، حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔عرب میڈیا کے مطابق مصر کے ساحلی شہر اسکندریہ میں الرجی ٹیسٹ کے بغیر اینٹی بائیوٹک انجکشن لینے پر 2 سگی بہنیں جان کی بازی ہار گئیں، دونوں بہنوں ایمان اور سجدہ کو سردی لگنے پرمعمول کا نزلہ زکام ہوا۔والدہ نے ڈاکٹر سے رجوع کیا جس نے دوائیں تجویز کیں، فارمیسی پر فارماسسٹ نے بتایا کہ ڈاکٹر کے نسخے میں لکھی گئی دوا دستیاب نہیں، اس کی جگہ متبادل دوا تجویز کی گئی۔ والدہ نے قریبی فارمیسیوں پر ڈاکٹری نسخے میں لکھی گئی دوا تلاش کی مگر وہ نہیں ملی۔بعد ازاں فارمیسی پر کام کرنے والی ایک خاتون نے دونوں بہنوں کو الرجی ٹیسٹ کیے بغیر اینٹی بائیوٹک انجکشن دیا جس سے ان کی طبعیت بگڑی اور الٹیاں آنے لگیں۔ انہیں اسپتال میں داخل کردیا گیا جہاں کچھ دیر بعد دونوں چل بسیں۔پولیس میں رپورٹ درج کروائے جانے پر پبلک پراسیکیوشن نے فارماسسٹ اور فارمیسی پر کام کرنے والی خاتون کا جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیا، دونوں سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے جبکہ فارمیسی کو سیل کردیا گیا ہے۔ادویات کے مصری مرکز کے ڈائریکٹر محمود فواد نے بتایا کہ یہ اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ نہیں، جنوری 2022 سے اب تک لاپرواہی کے باعث 28 اموات ہوچکی ہیں۔محمود فواد کا کہنا تھا کہ انجکشن دینا کس کا اختیار ہے؟ انجکشن دینا ڈاکٹر کا اختیار ہونا چاہیئے لیکن ڈاکٹر اپنے مریضوں کو یونہی چھوڑ دیتے ہیں اور مریض بھی اپنی آسانی کے لیے فارمیسی کا رخ کرتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ سنہ 2016 کے دوران پارلیمنٹ کی ہیلتھ کمیٹی سے درخواست کی گئی تھی کہ وہ اس سلسلے میں کوئی قانونی طریقہ کار وضع کیا جائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۰ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

سعودی عرب کا اپنی مشہور کافی کے بیجوں کی پید...

سعودی عرب اپنی مشہور کافی کے بیجوں کی پیداوار کو دگنا کرے گا، اس کے لیے کسانوں کو آب پاشی کے جدید آلات اور پودوں کی صورت میں مدد فراہم کرنی شروع کردی گئی ہے۔ سعودی میڈیاکے مطابق سعودی عرب کا الباحہ شہر اپنی مشہور شداوی کافی بینز کی پیداوار کو دوگنا کرنے کا ارادہ رکھتا ہے، یہ ایک انیشیٹو ہے جس سے خطے کے لیے روزگار اور آمدنی پیدا ہوگی۔الباحہ میں 200 سے زیادہ فارمز ہیں جہاں 22 ہزار سے زیادہ درخت ہیں جو اعلی ترین معیار کی بینز اگاتے ہیں، الباحہ میں 1.6 ملین مربع میٹر کا مجموعی رقبہ دستیاب ہے جس میں 3 لاکھ درختوں کی گنجائش ہے۔ریجن میں ماحولیات، پانی اور زراعت کی وزارت کے ڈائریکٹر فہد بن مفتاح الزہرانی نے کہا کہ کافی کی پیداوار میں 100 فیصد اضافہ ہوگا، اس سے ایک ہزار نئی ملازمتیں بھی پیدا ہوں گی۔ اس میں ایک کاروباری، تربیتی اور نمائشی مرکز ہوگا جو اس ریجن کو ایک الگ زرعی سیاحت کی منزل بنائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ پہاڑی علاقے میں درختوں کو پھلنے پھولنے کے لیے احتیاط سے کاشت کی ضرورت ہوتی ہے۔وزارت نے کسانوں کو پانی کے ذرائع تک رسائی اور 60 سے 240 ٹن تک ذخیرہ کرنے کے لیے ٹینک فراہم کرنا شروع کیے ہیں، کسانوں کو آب پاشی کے جدید آلات اور پودوں کی صورت میں بھی مدد فراہم کی گئی ہے، اس انیشیٹو سے اب تک 122 کسانوں کو فائدہ پہنچا ہے۔اس کے علاوہ، وزارت اپنے دیہی پروگرام کے ذریعے چھوٹے کسانوں کے لیے مالی مدد فراہم کر رہی ہے جس سے انہیں کافی بینز کی پیداوار، تیاری اور مارکیٹنگ میں مدد ملے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۰ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

الظواہری کی موت کے بعد امریکی اور طالبان عہد...

القاعدہ رہنما ایمن الظواہری کی ڈرون حملے میں ہلاکت کے بعد پہلی مرتبہ بائیڈن انتظامیہ کے اعلی حکام نے افعان طالبان سے دوحہ میں براہ راست ملاقات کی ہے۔غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی سینٹرل انٹیلی جنس ایجنسی کے ڈپٹی ڈائریکٹر اور محکمہ خارجہ میں افغان امور کے ذمہ دار عہدیدار ڈیوڈ کوہن کی طالبان انٹیلی جنس چیف عبدالحق واسع سے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ون ٹو ون ملاقات ہوئی ہے۔سی این این کے مطابق ملاقات میں دہشت گردی کے خلاف جنگ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ امریکا اور طالبان کے درمیان آخری قیدیوں کا تبادلہ ستمبر میں ہوا تھا۔طالبان کے زیرحراست امریکی شہری مارک فریچس کو حاجی بشیر نورزی کے بدلے رہا کیا گیا جو طالبان کے بانی رہنما ملا عمر کے قریبی سمجھے جاتے ہیں۔یاد رہے کہ ایمن الظواہری رواں سال جولائی کی 31 تاریخ کو افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ایک اپارٹمنٹ میں امریکی ڈرون حملے میں مارے گئے تھے۔اقوام متحدہ نے اس ہفتے جاری اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ اگست 2021 کو طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد سے افغانستان کی معیشت کو "خوفناک تباہی کا سامنا ہے۔ طالبان حکومت نے دس سال میں حاصل کی جانے والی کامیابیوں کو ایک سال سے بھی کم عرصہ میں ختم کرکے رکھ دیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۰ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ایرانی شہروں میں مظاہرین کیخلاف کریک ڈان جار...

ایران میں پولیس کی زیرحراست لڑکی کی ہلاکت کے خلاف مظاہرے جاری ہیں جبکہ مختلف شہروں میں مظاہرین کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی جانب سے کریک ڈائون بھی کیا جارہا ہے۔تہران سے خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ ایرانی انسانی حقوق گروپ کے مطابق تین ہفتوں سے زیادہ عرصے سے جاری کریک ڈائون میں ہلاک افراد کی تعداد 185 ہوگئی ہے۔انسانی حقوق گروپ کے مطابق کریک ڈائون کے دوران ہلاک ہونے والوں میں 19 بچے بھی شامل ہیں، سب سے زیادہ ہلاکتیں سیستان (بلوچستان) صوبے میں ہوئیں۔ خبر ایجنسی کے مطابق ایرانی حکام نے مظاہرین پر براہِ راست فائرنگ کی تردید کی ہے۔ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ مظاہروں میں ایرانی سیکیورٹی فورسز کے 20 اہلکار ہلاک ہوئے ہیں۔ واضح رہے کہ ایران میں زیرِ حراست 22 سال کی لڑکی کی ہلاکت کے خلاف مظاہرے 23 روز سے جاری ہیں۔ خبر ایجنسی کے مطابق اسکارف پہننے کے قانون کی خلاف ورزی پر مہسا امینی کو 13 ستمبر کو گرفتار کیا گیا تھا۔ خبر ایجنسی کے مطابق حکام نے بتایا تھا کہ مہسا امینی حراست کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے 16 ستمبر کو انتقال کرگئی تھیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۰ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

بھارت میں کئی روز تک یرغمال رکھ کر دلت خاتون...

بھارتی ریاست راجستھان کے ضلع اجمیر میں 25 سالہ دلت خاتون کو مردوں کے ایک گروہ نے مبینہ طور پر گینگ ریپ کا نشانہ بنایا جب کہ اس گھنائونے جرم میں شامل لوگوں میں ایک پنڈت بھی تھا۔بھارتی میڈیارپورٹس کے مطابق پولیس کے مطابق ملزم سنجے شرما متاثرہ لڑکی کا خاندانی پنڈت تھا جو اہل خانہ کی مذہبی عبادات میں ادائیگی کے سلسلے میں رہنمائی کرتا تھا۔شکایت کے مطابق ملزم نے خاتون کو گھر میں اکیلا پاکر اس کا ریپ کیا اور اس کی ویڈیو بھی بنائی۔ڈی ایس پی اجمیر نارتھ چھوی شرما نے کہا کہ بعد میں ملزم نے متاثرہ خاتون سے پیسے بھی بٹورے اور دیگر لوگوں کے ساتھ دوبارہ اس کا ریپ کیا۔ڈی ایس پی نے بتایا کہ ملزم نے متاثرہ لڑکی کو بیہوشی کی دوائیں دی اور خاتون یہ بتانے سے قاصر ہے کہ اس گھنانے فعل میں کتنے لوگ ملوث تھے۔درندگی کا نشانہ بنائی گئی خاتون کے بچے بھی ہیں جس نے اپنی شکایت میں بتایا کہ گزشتہ ایک ماہ میں اس کا متعدد مرتبہ ریپ کیا گیا اور ملزمان نے اسے یرغمال بنا رکھا تھا۔پولیس نے بتایا کہ ملزم نے خاتون کے بچوں اور شوہر کو قتل کرنے اور اس کی ویڈیوز کو پبلک میں وائرل کرنے کی دھمکی دی تھی۔شکایت گزار نے کہا کہ جب وہ ملزمان کی قید میں تھی، ملزم نے اسے بیہوشی کا انجکشن لگایا، جب وہ گھر نہیں لوٹی تو متاثرہ خاتون کے شوہر نے گمشدگی کی شکایت درج کرائی جس کے بعد ملزم نے اسے 27 ستمبر کو تھانے کے باہر چھوڑ دیا۔ڈی ایس پی اجمیر نارتھ چھوی شرما نے بتایا کہ شکایت کی بنیاد پر 7 اکتوبر کو ایف آئی آر درج کی گئی تھی اور ملزمان کی تلاش کی جارہی ہے، متاثرہ خاتون کا طبی معائنہ کرا لیا گیا ہے اور بیانات ریکارڈ کیے گئے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۰ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

یوکرینی شہر زاپروژیا پر روسی فضائی حملہ،10 ب...

یوکرین کے شہر زاپروژیا میں روس کے فضائی حملے میں13افرادہلاک اور87زخمی ہوگئے ۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق یوکرینی حکام کا کہنا ہے کہ زاپروژیا پر روسی حملے میں 10 بچوں سمیت 13 افراد ہلاک جبکہ 87 زخمی ہوئے ہیں۔کیف سے یوکرینی حکام کے مطابق روس کے حملے میں متعدد رہائشی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔یوکرینی حکام کا کہنا ہے کہ شہر کے رہائشی علاقے میں 3 روز کے دوران روس کا یہ دوسرا حملہ ہے۔ ادھر روس اور کریمیا کے درمیان رابطے کے واحد پل کو چند گھنٹوں بعدہی بحال کردیا گیا ہے، حکام کے مطابق دھماکے میں 3 افراد ہلاک ہوئے تھے۔گزشتہ روز روس میں 2014 میں شامل ہونے والے علاقے کریمیا کے پل پر ٹرک میں دھماکا ہوا جس سے گاڑیوں کو نقصان پہنچا اور پل کے کچھ حصے بھی تباہ ہوگئے، روسی انتظامیہ نے پل کو ٹریفک کیلئے چند گھنٹے بعد ہی کھول دیا۔یوکرینی حکام نے دھماکے کی ذمہ داری تو قبول نہیں کی تاہم یوکرینی صدر کے مشیر کا کہنا ہے کریمیا پل آغاز ہے، ہر غیرقانونی چیز کو تباہ کردینا چاہئے، یوکرین کی وزارت دفاع نے پل پر دھماکے کا موازنہ اپریل میں روس کے میزائل کروزر کے ڈوبنے سے کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۰ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں