• Columbus, United States
  • |
  • ٢٣ نومبر، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | سی-پیک

تبوک میں ناپید ہوجانیوالے 16 سے 80 ملین سال...

بحیرہ احمر کے ساحل پر ضبا اور املج اضلاع کے درمیان تبوک کے علاقہ میں سال 2022 کے لئے سعودی جیولوجیکل سروے کی قدیم حیات کے مطالعہ اور جانداروں کی باقیات تلاش کرنے والی ٹیم نے ازلم فارمیشن میں اپنا کام فروری میں شروع کیا تھا۔اس ٹیم نے ناپید ہوجانے والے سمندری جانوروں کی باقیات دریافت کرلی ہیں۔ یہ وہ جانور ہیں جن کی عمریں 16 سے 80 ملین سال کے درمیان تھیں۔ ان دریافتوں سے علاقے میں فوسلز کی موجودگی کے مقامات کی نشاندہی ہوتی ہے۔ یہ انکشاف مستقبل میں بحیرہ احمر کے ترقیاتی منصوبوں کے دائرہ کار کو بڑھاتے ہوئے سیاحوں کی زبردست توجہ کھینچنے کا باعث بنے گا۔بحیرہ احمر اور امالا پراجیکٹ کے علاقوں میں مختلف قسم کے فقاری یعنی ریڑھ کی ہڈی والے جانور اور غیر فقاری جانوروں کے فوسلز اور پودوں کی باقیات موجود ہیں ۔ یہ وہ جانور تھے جو جدید اور زمانہ وسطی کے دور سے تعلق رکھنے سمندری اور خشکی کے ماحول میں رہتے تھے۔ان میں سے کچھ فوسلز سمندری رینگنے والے جانوروں سے تعلق رکھتے ہیں جو 145.5 اور 65.5 ملین سال کے درمیان پھیلے ہوئے زمانے کریٹاسیئس دور میں پائے جاتے تھے۔ ان جانوروں میں موساسورس اور پلیسیوسار جیسے جانور شامل ہیں۔موساسورس سمندری رینگنے والے جانور ہیں جو میسوزوئیک دور میں رہتے تھے اور مگرمچھ جیسے بڑے جسم کی خصوصیت رکھتے تھے۔

ان کے اگلے اور پچھلے حصے فلیپرز کی شکل میں ہوتے تھے جو پانی میں تیرنے اور توازن قائم کرنے کے لیے استعمال ہوتے تھے۔ پلیسیوسار موساسورس سے مختلف ہوتے ہیں۔ پلیسیوسار کھوپڑیوں کے چھوٹے سائز، گردنوں کی لمبائی اور چپٹے جسم کے پتلے پن کی وجہ سے موساسورس سے مختلف ہوتے تھے۔ایوسین (Eocene ) کے تلچھٹ سے بھی فوسلز کے نمونے نکالے گئے ہیں۔ یہ نمونے 45 ملین سال پرانے تھے۔ جن سے دریائی پری سے تعلق رکھنے والے ناپید سمندری ممالیہ جانوروں یا ڈوگونگ جیسے جانوروں کے متعلق معلوم ہوتا ہے۔ یہ وہ جانور تھے جو گرم پانیوں میں رہتے تھے اور سمندری غذا پر اکتفا کرتے تھے۔اس کے علاوہ ساحلی علاقوں میں رہنے والے کچھوں اور مگرمچھ کے اعضا کے کچھ حصے بھی دریافت ہوئے ۔ یہ اس وقت کے جانور ہیں جب بحیرہ ٹیتھیس جزیرہ نما عرب کے بیشتر حصے پر محیط تھا۔ یہ ارضیاتی تاریخ کا ایک دور ہے جس کا تخمینہ جزیرہ نما عرب کے افریقہ سے جدا ہونے اور بحیرہ احمر کے کھلنے سے 20 ملین سال قبل کا لگایا گیا ہے۔اس کے بعد ٹیم الجوف کے علاقے میں الرشراشیہ فارمیشن میں پہنچی ۔ یہاں سے ایک نایاب قسم کی دیوہیکل ایوسین وہیل دریافت ہوئی، اس وہیل نے بحیرہ ٹیتھیس کے گرم پانیوں کو افزائش نسل کے لیے ایک مثالی ماحول کے طور پر استعمال کیا تھا۔دریافت ہونے والی وہیل کی لمبائی اس کے سر کے اگلے حصے سے اس کی دم کے سرے تک 18 سے 20 میٹر کے درمیان تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

مسجدالحرام میں زائرین کو 50 زبانوں میں ترجما...

سعودی حکومت کی جانب سے حرمین شریفین آنے والوں کی خدمات کے معیار کو بہتر سے بہتر کرنے کی سعی جاری رہتی ہے۔ اس کی ایک مثال حالیہ رپورٹ میں سامنے آئی جس میں بتایا گیا ہے کہ مسجد حرام میں ایسے ملازمین اور خدمت گاروں کو تعینات کیا گیا ہے جو آنے والے معتمرین اور زائرین سے 50 زبانوں میں گفتگو کرسکتے اور ان کو 50 زبانوں میں رہنمائی فراہم کرسکتے ہیں۔مسجد الحرام کے امور کے لیے جنرل پریزیڈنسی میں زبانوں اور ترجمہ کی ایجنسی نے زبانوں اور ترجمہ کے اپنا منصوبہ مکمل کرلیا ہے اور اب مسجد حرام کے کوریڈورز میں زبانوں کی تعداد کو 50 عالمی زبانوں میں بڑھا دیا گیا ہے ۔ زائرین کو ان بچاس زبانوں میں ترجمہ کی سہولت 24 گھنٹے فراہم رہتی ہے۔ایجنسی برائے زبان و ترجمہ کا ہدف تھا کہ زائرین کو ان کی مادری زبانوں میں خدمت فراہم کی جائے اور سائل کو مسجد حرام کے اندر اور باہر مقامات کا اندازہ لگانے کے لیے رہنمائی فراہم کی جائے۔

نماز کے اوقات، دوروں کی تاریخوں، لیکچرز اور اسباق کے بارے میں سوالات کے جوابات اور استفسارات کے بارے میں وقتی رہنمائی سب ان کی مادری زبان میں کی جا سکے۔ اسی لئے مسجد حرام میں ترجمہ کا پراجیکٹ شروع کیا گیا تھا۔اس پراجیکٹ میں سرکاری اداروں اور دیگر شراکت داروں کا تعاون حاصل کیا گیا۔ سیکورٹی حکام، حج و عمرہ کی وزارت، سعودی ریڈ کریسنٹ اتھارٹی اور دیگر اداروں کے درمیان رابطے قائم کرکے مسجد الحرامکے امور کو چلایا جا رہا ۔ اس سب کا مقصد مسجد الحرام میں آنے والوں کو ہر طرح سے بہتر سہولت فراہم کرنا ہے۔جنرل ایڈمنسٹریشن آف لینگویجز اینڈ ٹرانسلیشن کے ڈائریکٹر جنرل احمد الجمائی نے اس بات پر زور دیا کہ ایجنسی مسجد حرام میں زائرین کو فراہم کی جانے والی خدمات کے معیار کو بلند کرنے کی خواہاں ہے تاکہ نظام میں بہتری کا تسلسل برقرار رکھا جائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ایران نے احتجاج سے نمٹنے کے لیے ٹینک کردستان...

ایران کے سکیورٹی حکام نے کردستان کے علاقے سنندج میں ٹینک اور جنگی جہاز پہنچا دیے ہیں، جہاں ساڑھے تین ہفتے سے مسلسل احتجاج جاری ہے جبکہ خصوصی فوجی دستوں کی بسیں بھی روانہ کر دی گئی ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق حجاب درست طور پر نہ اوڑھنے پر گرفتاری کے بعد پولیس حراست میں ہلاک یونے مہسا امینی کا تعلق اسی صوبے سے تھا اور وہاں ہونے والا احتجاج چوتھے ہفتے میں داخل ہو چکا ہے۔ملک بھر میں جاری احتجاج کے جواب میں حکومت کی جانب ظالمانہ کارروائیوں سے اب تک 200 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔احتجاج کی سب سے زیادہ شدت سنندج میں ہے۔اس شہر کے بارے میں انسانی حقوق کے اداروں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکام پر الزام لگایا ہے کہ وہاں گلی محلون پر شیلنگ کی جا رہی ہے۔ناروے کے ہنگا نامی انسانی حقوق کے ادارے کا کہنا ہے کہ جنگی جہاز سنندج کے ایئرپورٹ پر پہنچے ہیں جبکہ بسوں میں سوار خصوصی دستے ابھی راستے میں ہیں۔

انسانی حقوق کے ادرے ایمنسٹی انٹرنینشل نے بتایا ہے کہ اسے سخت تشویش ہے کیونکہ فوجی دستے مظاہرین کے خلاف آتشیں اسلحہ اور آنسو گیس استعمال کر رہے ہیں جبکہ لوگوں کو ان کے گھروں میں بھی نشانہ بنایا جا رہا ہے۔سینٹر فار ہیومن رائٹس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ایسی ہی صورت حال سیستان بلوچستان میں بھی ہے وہاں 30 ستمبر سے اب تک 90 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ڈائریکٹر ہادی غائمی کے مطابق کردستان میں فوجی دستوں کے ہاتھوں سفاکانہ ہلاکتیں اور سیستان بلوچستان میں قتل عام سے عیاں ہے کہ ریاستی تشدد میں مزید اضافہ ہو گا۔بڑی تعداد میں گرفتار کیے جانے والے افراد میں سابق ایرانی صدر اکبر ہاشمی رفسنجانی کی بیٹی فائزہ ہاشمی بھی شامل ہیں جو ایرانی پارلیمان کی رکن رہی ہیں اور خواتین کے حقوق کے لیے کام کرتی رہی ہیں۔ان کو 27 ستمبر کو لوگوں کو مظاہروں میں شرکت پر ابھارنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔عدالتی حکام کا کہنا ہے کہ ان پر امن عامہ میں خلل ڈالنے اور حکومت کے خلاف پروپیگنڈہ کرنے کے الزام ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چینی "اڑن کار" کی دبئی میں پہلی عوامی پرواز...

چین کی الیکٹرک کار کمپنی شیپھنگ کی بنائی گئی ایک "اڑنے والی کار" نے متحدہ عرب امارات میں اپنی پہلی عوامی پرواز پر اڑان بھری ہے کمپنی جلد ہی اس گاڑی کو عالمی منڈی میں لانچ کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ایکس 2 عمودی ٹیک آف اور لینڈنگ کی صلاحیت رکھنے والی ایک الیکٹرک گاڑی ہے اور اس میں دو سیٹیں شامل ہیں اور گاڑی کے ہر کونے میں دو کے ساتھ آٹھ پروپیلرز پر انحصار کرتی ہے۔گاڑی بنانے والی کمپنی نے پیر کو 90 منٹ کی آزمائشی پرواز کو "اڑنے والی کاروں کی اگلی نسل کے لیے ایک اہم بنیاد" قرار دیا۔ایکسپینگ ایروٹ کے جنرل مینیجر منجوان زو نے کہا کہ ہم عالمی مارکیٹ کی طرف قدم بہ قدم جا رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ "ہم نے سب سے پہلے دبئی کا انتخاب کیا کیونکہ دبئی دنیا کا سب سے جدید شہر ہے۔"

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

سال کی عمر میں مہاتیر محمد آئندہ ملائیشیا کے...

ملائیشیا کے سابق صدر 97 سالہ مہاتیر محمد نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ماہ ہونے والے عام انتخابات میں اپنی نشست کا دفاع کریں گے، لیکن انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ آیا ان کا سیاسی اتحاد جیتنے کی صورت میں وہ تیسری مرتبہ وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالیں گے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق مہاتیر نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ہم نے یہ فیصلہ نہیں کیا ہے کہ وزیراعظم کون ہوگا کیونکہ اس عہدے کے لیے امیدوار کی اہمیت صرف اس صورت میں آتی ہے جب ہم جیت جاتے ہیں۔اگرچہ ان کے یہ کام لینے کا امکان نہیں ہے لیکن وہ ملائیشیا کی تاریخ میں وزارت عظمی کے سب سے بڑے امیدوار ہوں گے۔ قابل ذکر ہے کہ ملائیشیا میں وزیر اعظم کی مدت پانچ سال ہے۔وزیر اعظم اسماعیل صبری یعقوب نے اپنی یونائیٹڈ ملائیز نیشنل آرگنائزیشن (یو ایم این او) پارٹی کے دبا کے سامنے جھکنے کے بعد قبل از وقت انتخابات کے لیے پیر کو پارلیمنٹ تحلیل کر دی، جو حکمران اتحاد میں اتحادیوں کے ساتھ اختلافات کے درمیان اپنے طور پر بڑی جیت کی امید کر رہی ہے۔

الیکشن کمیشن اس ہفتے ووٹنگ کی تاریخ طے کرنے والا ہے اور پارلیمنٹ کی تحلیل کے 60 دنوں کے اندر انتخابات کرانا لازمی ہے۔مہاتیر نے کہا کہ وہ لنگکاوی جزیرے پر اپنی پارلیمانی نشست کا دفاع کریں گے، اگرچہ یہ ان کا آبائی شہر نہیں ہے۔ یہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اس سال مہاتیر کی صحت کے بارے میں خدشات پائے جاتے ہیں۔انہوں نے خبردار کیا کہ نیشنل آرگنائزیشن پارٹی کی جیت جیل میں بند سابق وزیر اعظم نجیب عبدالرزاق کی معافی اور ان کی موجودہ حالت سے باہر نکلنے کا باعث بن سکتی ہے۔مہاتیر نے 2003 میں اپنی ریٹائرمنٹ تک 22 سال وزیر اعظم کے طور پر خدمات انجام دیں۔انہوں نے 2018 کے انتخابات میں اپوزیشن کی ایک تاریخی فتح کی قیادت کی، جس نے UMNO پارٹی کوناکامی سیدوچارکیا۔مہاتیر 93 سال کی عمر میں دنیا کے معمر ترین وزیر اعظم بن گئے اور ان کی حکومت نے عبدالرزاق اور نیشنل آرگنائزیشن پارٹی کے دیگر رہ نماں کے خلاف بدعنوانی کے الزامات کی نگرانی کی ہے۔لیکن ان کا اصلاح پسند اتحاد دو سال سے بھی کم عرصے میں انحراف کی وجہ سے ٹوٹ گیا اور تنظیم پارٹی ایک نئی مخلوط حکومت کے تحت اقتدار میں واپس آگئی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

نیپال میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 33 افرا...

نیپال کے مغربی صوبے میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث 33 افراد ہلاک اوردرجنوں زخمی ہو گئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق نیپال کے شمال مغربی صوبے کرنالی میں موسلا دھار بارشوں نے تباہی مچا دی ہے جس سے بچنے کیلئے ہزاروں رہائشی اپنے مکانات چھوڑ کر محفوظ مقامات کی جانب منتقل ہوگئے ہیں۔شدید بارشوں کے باعث صوبے میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی جس سے سیکڑوں گھروں کو نقصان پہنچا اور 33 افراد ہلاک ہوگئے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سیلاب کی زد میں آنے والے 22 لوگ اب بھی لاپتہ ہیں جب کہ درجنوں زخمی ہیں۔ریسکیو اہلکاروں کا کہنا ہے کہ انہیں پہاڑی علاقوں میں مسلسل بارش کے باعث امدادی کارروائیوں کی انجام دہی مشکلات پیش آرہی ہیں۔نیپالی حکام کے مطابق رواں سال شدید بارشوں کے باعث نیپال میں 110 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

نیوزی لینڈ، 2 جزیروں پر پھنسنے والی تقریبا 5...

نیوزی لینڈ کے دور دراز 2 جزیروں پر پھنسنے والی تقریبا 500 وہیل ہلاک ہوگئیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ جزائر نیوزی لینڈ کی سرزمین سے بہت دور تھے جس کی وجہ سے ریسکیو آپریشن ناممکن تھا۔رپورٹس کے مطابق جمعے کوچتھم آئی لینڈ پر 250 اور پھر تین دن بعد پٹ آئی لینڈ پر 240 وہیل کے پھنسنے کی اطلاع ملی تھی۔حکومتی مرین اہلکار کا کہنا ہے کہ انسانوں اور وہیل دونوں پر شارک کے حملے کے خطرے کی وجہ سیتربیت یافتہ ٹیم نے زندہ بچ جانے والی وہیل کو مزید تکلیف سے بچانے کے لیے انہیں خود مار دیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

میانمار،گرفتار آنگ سان سوچی کو مزید 6 سال قی...

میانمارکی عدالت نے گرفتار رہنما آنگ سان سوچی کو بدعنوانی کیالزام میں مزید 6 سال قید کی سزا سنادی۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق آنگ سان سوچی کو 2 مقدمات میں تین تین سال کی سزا سنائی گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق، سوچی پر ایک تاجر سے ساڑھے 5 لاکھ امریکی ڈالر رشوت لینے کا الزام ہے اس سے قبل بھی آنگ سان سوچی کو دیگر جرائم پر قید کی سزائیں سنائی جا چکی ہیں۔میانمار کی عدالت کی جانب سے آنگ سان سوچی کو بدعنوانی کیالزام میں مزید 6 سال قید کی سزا سنائے جانے کے بعد ان کی مجموعی طور پر سزا 26 سال ہوچکی ہے۔واضح رہے کہ 77 سالہ آنگ سان سوچی کو 1 فروری 2021 کو اس وقت حراست میں لیا گیا جب میانمار میں فوج نے ان کی منتخب حکومت کو برطرف کردیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

بھارتی بحریہ کا جنگی طیارہ سمندر میں گر کرتب...

بھارتی بحریہ کا جنگی طیارہ سمندر میں گر کر تباہ ہوگیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی بحریہ کا مگ کے 29جنگی طیارہ سمندر میں گر کرتباہ ہوگیا۔ طیارے کا پائلٹ بحفاظت نکلنے میں کامیاب ہوگیا۔بھارتی فوجی حکام کا کہنا ہے کہ جنگی طیارہ گوا میں معمول کی جنگی مشق میں مصروف تھا اور اس دوران سمندر میں گر کر تباہ ہوگیا۔ طیارہ تباہ ہونے کی وجوہات جاننے کے لئے تحقیقات جاری ہیں۔سرچ آپریشن کے بعد پائلٹ کو تلاش کرلیا گیا ہے جس کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

جعلی خلاباز نے زمین پر واپس آ کر شادی کا جھا...

ایک شخص نے اپنے آپ کو روسی خلاباز ظاہر کر کے ایک 65 سالہ جاپانی خاتون سے شادی کرنے کا جھانسہ دے لاکھوں روپے ہتھیا لیے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایک شخص نے ایک جاپانی خاتون کے سامنے خود کو انٹرنیشنل خلائی اسٹیشن پر کام کرنے والا ظاہر کیا اور کہا کہ زمین پر واپس آ کر اس سے شادی کرے گا۔اس شخص نے خاتون سے کہا کہ اسے زمین پر واپس آنے کے لیے پیسوں کی ضرورت ہے تاکہ وہ راکٹ کی فیس ادا کرسکے اور باآسانی خلا سے جاپان پہنچ کر شادی کرے۔جاپانی خاتون اس شخص کی باتوں میں آگئی اور اس نے 19 اگست سے 5 ستمبر کے درمیان 5 مختلف اقساط میں تقریبا 65 لاکھ سے زائد روپے اسے آن لائن بھیج دیے۔ لیکن بعد میں مزید رقم کا مطالبہ کرنے پر خاتون کو اس پر شک ہو گیا اور اس نے پولیس میں شکایت درج کرائی جہاں اب اس کیس کی تفتیش کی جارہی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

نفرت انگیز تقریروں کے خلاف فوجداری قانون کے...

بھارتی سپریم کورٹ نے مبینہ نفرت انگیز تقریروں پر سخت ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے ملک کا ماحول خراب ہو رہا ہے، اسے روکنے کی ضرورت ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ تبصرہ عدالت میں داخل ایک عذرداری پر سماعت کے دوران کیا گیا۔ عذرداری میں الزام عاید کیا گیا ہے کہ حکومت ایسی تقریروں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کر رہی ہے۔ عذرداری میں وزیر اعظم نریند رمودی اور وزیر داخلہ امت شاہ سمیت 42 افراد کو فریق بنایا گیا ہے۔چیف جسٹس یو یو للت اور جسٹس آر رویندر بھٹ پر مشتمل بینچ نے کہا کہ نفرت انگیز تقریروں کے خلاف فوجداری قانون کے تحت کارروائی کی جانی چاہیے۔ ہم دیکھیں گے کہ ایسی تقریروں میں کون ملوث ہے اور کون نہیں۔سپریم کورٹ کا یہ تبصرہ شدت پسند تنظیم وشو ہندو پریشد اور دیگر ہندو تنظیموں کے زیر اہتمام اتوار کو دہلی میں منعقدہ ریلی میں کی گئی مبینہ متنازع تقریروں اور بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) کے رکن پارلیمان پرویش ورما کی جانب سے مسلمانوں کے مکمل بائیکاٹ کی مبینہ اپیل کے ایک روز بعد آیا ہے۔ دہلی پولیس نے ریلی کے منتظمین کے خلاف رپورٹ درج کی ہے تاہم کسی کی گرفتاری نہیں ہوئی ہے۔یہ عذرداری انسانی حقوق کی ایک کارکن ہرپریت منسکھانی سہگل نے دائر کی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

امریکہ کے اپنے مخالفین سے تعلقات خراب ہو رہے...

ایک نئے عوامی جائزے کے مطابق بالغ امریکی شہریوں کی اکثریت سمجھتی ہے کہ امریکہ کے روس اور شمالی کوریا جیسے غیر ملکی مخالفین کے ساتھ تعلقات مزید معاندانہ ہوں گے۔چار سال قبل کے مقابلے میں جب ڈونلڈ ٹرمپ صدر تھے، اس تناسب کو رائے عامہ میں ایک بڑی تبدیلی کے طور پر دیکھا جا ر ہا ہے۔"پیرسن انسٹیٹیوٹ اور ایسو سی ایٹڈ پریس۔ این او آر سی سینٹر فار پبلک افئیرز ریسرچ" کے عوامی جائزے کے مطابق بائیڈن حکومت کے دو برسوں میں امریکہ کے 60 فیصد بالغ افراد کہتے ہیں کہ مخالفین کے ساتھ امریکہ کے تعلقات بدتر ہوں گے۔اس کے مقابلے میں چار برس قبل ٹرمپ حکومت کی اتنی ہی مدت پوری ہونے کے موقع پر لئے گئے جائئزے کے مطابق 26 فیصد سے زیادہ لوگ یہ سوچ رکھتے تھے۔دوسری طرف نئے سروے کے مطابق 21 فیصد امریکی شہریوں کا کہنا ہے کہ اتحادیوں کے ساتھ تعلقات میں بگاڑ آئے گا۔ یہ تناسب چار سال قبل یہ ہی بات کہنے والے 46 فیصد لوگوں سے نمایاں طور پر کم ہے۔عمومی طور پر 39 فیصد لوگوں کو توقع ہے کہ عالمی سطح پر ملک کی حیثیت میں کمی آئے گی۔

جبکہ 2018 میں 48 فیصد رائے دہندگان نے اس قسم کے خیالات کا اظہار کیا تھا۔یہ بات اہم ہے کہ امریکہ کی اپنی انتہائی منقسم اندرونی سیاست بیرون ملک امریکہ کی حیثیت کے بارے میں خیالات کو متاثر کرتی ہے۔سیاسی امور کی ماہر اور شکاگو میں قائم عالمی جھگڑوں کے مطالعے اور حل کے پیرسن انسٹیٹیوٹ کے گلوبل فورم کی ڈائیریکٹر شیلا کو ہین ٹب کہتی ہیں کہ ان نتائج سے واضح طور پر ظاہر ہوتا ہے کہ یہ انتہائی نوعیت کی جماعتی سوچ ہیجو ڈیموکریٹس اور ریپبلیکنز کی اس بارے میں سوچ کو متاثر کرتی ہے کہ وہ بیرون ملک امریکہ کی حیثیت کو کس انداز میں دیکھتے ہیں۔نارتھ کیرولائنا کے مقام ونسٹن سیلم کی 30 سالہ ریپبلیکن کرسٹی ووڈ ورڈ کہتی ہیں کہ دوسرے ملک شاید ہم پر ہنس رہے ہوں۔ ہماری ٹوٹ پھوٹ کا انتظار کر رہے ہوں۔ انہوں نے کہا کہ وہ صدر بائیڈن کی زیر قیادت معیشت اور اور امریکہ کی قائدانہ حیثیت کا نقصان ہوتے دیکھ رہی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

اسرائیل کے ساتھ سرحدی معاہدے پر مطمئن ہیں، ل...

بنانی پارلیمان کے ڈپٹی سپیکر الیاس بوصعب نے اعلان کیا ہے کہ لبنان کو اسرائیل کے ساتھ سمندری سرحد کی حد بندی کے لیے امریکہ کی ثالثی میں ایک معاہدے کا حتمی مسودہ موصول ہو گیا ہے جو لبنان کی تمام ضروریات کو پورا کرتا ہے۔یہ مسودہ جلد ہی ایک تاریخی معاہدے میں تبدیل ہوسکتا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہوصعب نے حتمی مسودہ موصول ہونے کے بعد گفتگو میں کہا کہ اگر سب کچھ ٹھیک رہا تو آموس ہوکسٹائن کی کوششیں ایک تاریخی معاہدے کا باعث بن سکتی ہیں۔واضح رہے امریکی ثالث ہوکسٹائن دونوں ممالک کے درمیان مہینوں سے سفارتی کوششوں میں مصروف ہیں۔بوصعب نے کہا کہ ہمیں حتمی مسودہ چند منٹ قبل موصول ہوا، لبنان نے محسوس کیا کہ یہ لبنان کی تمام ضروریات کو مدنظر رکھتا ہے اور ہم سمجھتے ہیں کہ دوسری جانب کو بھی ایسا ہی محسوس کرنا چاہیے۔معاہدے کے تازہ مسودے کے بارے میں سرکاری اسرائیلی نقطہ نظر ابھی واضح نہیں ہے۔اس سے قبل گزشتہ اتوار کو لبنانی صدر میشال عون نے کہا تھا کہ ان کا ملک اسرائیل کے ساتھ اپنی سمندری سرحدوں کی حد بندی کرنے کی تجویز کا حتمی ورژن چند گھنٹوں میں حاصل کر لے گا۔انہوں نے مزید کہا تھا کہ امریکی ثالث نے انہیں ایک ٹیلی فون بات چیت میں بتایا کہ تجاویز پر تحفظات کی نشاندہی کرلی گئی ہے۔لبنانی ایوان صدر کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ لبنانی فریق مناسب فیصلہ لینے کی تیاری میں ہوکسٹائن کی تجویز کے حتمی ورژن کا بغور مطالعہ کرے گا۔گزشتہ ہفتے اسرائیل نے معاہدے کے مسودے میں لبنان کی طرف سے کی گئی آخری لمحات کی تبدیلیوں کو مسترد کر دیا تھاجس سے اس حوالے سے جاری کی سفارتی کوششوں سے متعلق شکوک پیدا ہوگئے تھے۔ یاد رہے کہ دونوں ممالک اختلافات کو دور کرنے کی کوشش میں گزشتہ دنوں امریکی ثالث کے ذریعے قریبی رابطے میں رہے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

کویت میں خود کشی کی دھمکیاں دینے والے 13 بھا...

کویت میں مالی واجبات نہ ملنے پر خودکشی کرنے کی دھمکی دینے والے 13 بھارتی شہریوں کو ملک بدر کر دیا گیا۔کویتی میڈیا کے مطابق حکام نے انتہائی اقدام کرنے والے ان بھارتیوں کے واجبات کی ادائیگی کو یقینی بناتے ہوئے ڈی پورٹ کرنے کے احکامات جاری کیے اور ان کے کویت میں داخلے پر پابندی عائد کر دی۔ ان بھارتی شہریوں نے اونچائی پر چڑھ کر جان دینے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ اگر انہیں تنخواہیں ادا نہ کی گئیں تو وہ کود کر خودکشی کر لیں گے۔اطلاع ملنے پر سیکورٹی اہلکار اور فائر فائٹرز نے پہنچ کر صورتحال کی نازکت کو سمجھتے ہوئے تارکین وطن سے مذاکرات کیے اور انہیں تنخواہوں کے عوض ڈی پورٹ کرنے پر آمادہ کیا۔یہ تمام بھارتی سیاحتی ویزے پر مملکت میں آئے تھے اور فیس کے عوض ایک کنٹریکٹنگ کمپنی کے ساتھ مل کر کام کر رہے تھے۔ان کے مستقبل میں کویت آمد پر پابندی عائد کر دی گئی ہے اور بلاک اسٹیٹس کے ساتھ انہیں ڈی پورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

توانائی بچت،برطانوی شہری الیکٹرک کمبل اور مو...

موسم سرما کے شروع ہونے سے قبل برطانوی شہری توانائی بچانے کیلئے الیکٹرک کمبلوں، موم بتیوں اور سلو کوکرز ذخیرہ کرنے کو ترجیح دے رہے ہیں۔برطانیہ میں اشیائے خوردونوش کی بڑھتی ہوئی قیمتیں روزمرہ کے اخراجات میں اضافہ کرتی ہیں جس سے ماہانہ بجٹ بری طرح متاثر ہورہا ہے۔روس یوکرین جنگ کے باعث توانائی کی قیمتوں میں اضافے سے برطانیہ میں لاکھوں خاندانوں کو موسم سرما میں توانائی کے ممکنہ سخت بحران کا سامنا ہے۔محتاط اندازے کے مطابق برطانیہ کی دو تہائی آبادی جو تقریبا ساڑھے چار کروڑ افراد بنتے ہیں اس ماہ گیس کا بل مشکل سے ہی ادا کر سکیں گے۔گزشتہ روز جاری ہونے والی مارکیٹ ریسرچ رپورٹ سے معلوم ہوا ہے کہ ماہ ستمبر میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافے کے بعد مہنگائی کی شرح نے 13.9% کا ایک اور نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔،توانائی کے بحران اور گیس کے بڑھتے ہوئے بل اور اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافے کے بعد لاکھوں لوگ آنے والی سخت سردیوں کے حالات سے نمٹنے کے لیے خود کو تیار کررہے ہیں۔

اسی مقصد کے تحت لوگ نقد رقم بچانے کے لیے ان اشیا میں سرمایہ کاری کررہے ہیں، ایک رپورٹ کے مطابق لوگوں کا یہ رجحان اس وقت سامنے آیا جب بینک آف انگلینڈ کو مالی استحکام برقرار رکھنے کے لیے سرکاری بانڈ مارکیٹ میں دوبارہ لانا پڑے۔بینک کے اس اقدام سے لیبر مارکیٹ پر برا اثر پڑا جس کے بعد ممکنہ طور پر مہنگائی میں اضافہ ہوا، معاشی ماہرین کے مطابق بڑھتے ہوئے اس معاشی طوفان کا مطلب یہ ہے کہ صارفین اپنے غیر ضروری اخراجات میں نمایاں کمی کر رہے ہیں، جس سے ایک بار پھر مہمان نوازی اور تفریحی کاروبار کی روانی کو خطرہ ہے۔سروے رپورٹ کے مطابق کھانا پکانے کے آلات بشمول سلو کوکرز، ایئر فرائیرز اور سینڈوچ بنانے والے برقی آلات جو عام طور پر کم توانائی استعمال کرتے ہیں کی فروخت میں چار ہفتوں میں 53 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ڈیویٹ اور الیکٹرک کمبل کی مانگ مہینے میں 8 فیصد زیادہ تھی، موم بتی کی فروخت میں 9 فیصد اضافہ ہوا، اس کے علاوہ گھر کو گرم رکھنے کے لیے زیادہ تھرمل انڈرویئر، دستانے اور ڈریسنگ گان خرید رہے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

نسان موٹرز کو687 ملین ڈالر کا نقصان،کاروبار...

نسان موٹرز نے اپنا کاروبار روسی کمپنی کے حوالے کردیا، نسان موٹرز کو مجموعی طور پر687 ملین ڈالر کا مالی نقصان ہوا جس کے بعد مجبورا کاروبار کو بند کرنا پڑا۔غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق نسان موٹرز اپنا کاروبار روس کے ایک سرکاری ادارے کے حوالے کر دے گی۔رپورٹ کے مطابق جاپانی کمپنی نسان مینوفیکچرنگ روس میں اپنے حصص سرکاری ملکیتی نامیکمپنی کو منتقل کرے گی۔ اس حوالے سے روس کی صنعت اور تجارت کی وزارت نے کہا ہے کہ یہ معاہدہ نسان موٹرز کو چھ سال کے اندر کاروبار کو واپس خریدنے کا حق دے گا۔نسان موٹرز کا یہ اقدام اس کے سرفہرست شیئر ہولڈر فرانسیسی کار ساز کمپنی رینالٹ کے اس اقدام کی بھی عکاسی کرتا ہے جس نے مئی میں روسی کار ساز کمپنی آوٹواز میں اپنے اکثریتی حصص ایک روسی سرمایہ کار کو فروخت کر دیے تھے۔روس کی صنعت اور تجارت کی وزارت نے کہا کہ نسان کو نامی کمپنیکو فروخت کرنے میں سینٹ پیٹرزبرگ میں کمپنی کی پیداوار اور تحقیقی سہولیات کے ساتھ ساتھ ماسکو میں اس کا سیلز اور مارکیٹنگ سینٹر بھی شامل ہوگا،نسان نے سپلائی چین میں رکاوٹ کی وجہ سے مارچ میں اپنے سینٹ پیٹرزبرگ پلانٹ میں پیداوار معطل کر دی تھی۔علاوہ ازیں مقامی میڈیا رپورٹ کے مطابق جونیئر اتحادی پارٹنر مٹسوبشی موٹرز بھی روس سے نکلنے پر غور کر رہی ہے، مٹسوبشی کے ترجمان نے کہا کہ اس حوالے سے ابھی تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

سعودی محکمہ سول افیئرزنے سمارٹ موبائل پرڈیجی...

سعودی عرب میں محکمہ سول افیئرز (احوال مدنیہ) نے سمارٹ موبائل پرڈیجیٹل فیملی ریکارڈ کی سہولت فراہم کردی۔سعودی میڈیا کے مطابق محکمہ سول افیئرز نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اب ابش ایپ اور توکلنا ایپ پر ڈیجیٹل فیملی ریکارڈ دیکھا جا سکتا ہے۔ اس سے قبل محکمہ سول افیئرز، قومی شناختی کارڈ، ڈرائیونگ لائسنس اور وہیکل رجسٹریشن کا ریکارڈ دونوں ایپس پر فراہم کر چکا ہے۔ محکمہ سول افیئرز کی جانب سے ابشر اور توکلنا ایپ پر مہیا فیملی ڈیجیٹل ریکارڈ بار کوڈ کے ذریعے سرکاری دستاویز شمار ہو گا۔ اس کے ذریعے فیملی کے افراد کی تعداد اور ان سے متعلق مطلوبہ معلومات دیکھی جا سکیں گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

تیل منڈی میں توازن اور استحکام کے لیے اوپیک...

سعودی کابینہ نے کہا ہے کہ عالمی تیل منڈی میں توازن اور استحکام کے حوالے سے اوپیک پلس کا کلیدی کردار ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کابینہ کا اجلاس شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی صدارت میں جدہ کے قصر السلام میں منعقد ہوا ہے۔ کابینہ نے قطر میں فٹبال ورلڈ کپ شائقین کے لیے جاری ھیا کارڈ کی ای سروس فیس سرکاری خزانے سے ادا کرنے کی منظوری بھی دی ہے۔اجلاس میں کابینہ کے ارکان کو جنوبی کوریا کے صدر کی طرف سے ملنے والے پیغامات کے مندرجات سے آگاہ کیا گیا۔کابینہ میں گزشتہ دنوں مملکت اور متعدد ممالک کے عہدیداروں کے درمیان مذاکرات اور مشاورت کے نتائج پر رپورٹ بھی پیش کی گئی۔رپورٹ میں کہا گیا کہ مذاکرات اور مشاورت کا محور باہمی تعلقات اور تعاون کا فروغ، مشترکہ مفادات کا حصول، باہمی تعاون کو بڑھانا، درپیش مسائل اورعالمی چیلنجوں سے نمٹنے کے حوالے سے کثیر جہتی رابطوں کا فروغ ہے۔

کابینہ نے ایئرپورٹس کی عالمی کونسل (اے سی آئی) کا ریجنل دفتر ریاض میں قائم کرنے کے فیصلے کی ستائش کی اور کہا کہ یہ اس بات کی علامت ہے کہ سعودی عرب ہوابازی کے شعبے میں عالمی سطح پر آگے بڑھ رہا ہے۔ اجلاس میں سات فیصلوں کی منظوری دی گئی۔ قطر میں عالمی فٹبال کپ کے میچ دیکھنے جانے والوں میں ھیا کارڈ ہولڈرز کے لیے سعودی عرب کے ویزے کی فیس سرکاری خزانے سے ادا کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔کابینہ نے جاپانی وزارت خارجہ کے ساتھ سٹراٹیجک مکالمے کے بارے میں مفاہمتی یادداشت کا اختیار وزیرخارجہ، نائیجر کے ساتھ اسلامی امور کے شعبے میں مفاہمتی یادداشت کا اختیار وزیراسلامی امور و دعوت و رہنمائی، سیاحتی شعبے میں کویت کے ساتھ مفاہمتی یادداشت کا اختیار وزیر سیاحت، سمعی و بصری اور پرنٹ میڈیا میں عراق کے ساتھ مفاہمتی یادداشت کا اختیار سعودی وزیر اطلاعات کو تفویض کیا ہے۔ کابینہ نے دہشت گردی کی فنڈنگ اور منی لانڈرنگ کے انسداد کے حوالے سے مصر کے ساتھ مفاہمتی یادداشت کی بھی منظوری دی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

اوپیک پلس کا تیل کی پیداوار میں کمی کا فیصلہ...

سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نیکہا ہے کہ اوپیک پلس کا تیل کارٹیل کے پیداواری ہدف کو یومیہ 20 لاکھ بیرل تک کم کرنے کا حالیہ فیصلہ خالصتا اقتصادی وجوہات کی بنا پر کیا گیا ہے۔ عرب نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں شہزادہ فیصل نے کہا کہ اوپیک پلس کا فیصلہ خالصتا اقتصادی ہے اور اسے رکن ممالک نے متفقہ طور پر لیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اوپیک پلس ممالک نے ذمہ داری سے کام کیا اور مناسب فیصلہ کیا۔ اوپیک پلس ممالک مارکیٹ میں استحکام اور پروڈیوسرز اور صارفین کے مفادات کو حاصل کرنے کے خواہاں ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ریاض اور واشنگٹن کے درمیان سٹریٹجک تعلقات ہیں جو علاقائی سلامتی کی حمایت کرتے ہیں۔شہزادہ فیصل بن فرحان کے مطابق سعودی عرب اور امریکہ کے درمیان فوجی تعاون دونوں ممالک کے مفاد میں ہے اور اس نے خطے کے استحکام میں کردار ادا کیا ہے۔دونوں ممالک کے درمیان تعلقات قائم ہونے کے بعد سے امریکہ کے ساتھ ہمارا تعلق ادارہ جاتی رہا ہیروس اور یوکرین کے درمیان جنگ کے حوالے سے شہزادہ فیصل نے کہا کہ ہم یوکرینی بحران کے فریقین کو تنازع کے خاتمے کے لیے بات چیت کی طرف دھکیلنا چاہتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ یمن میں جنگ بندی کو بڑھانے کی کوششیں جاری ہیں۔ یمنی حکومت نے ملکی مفادات کے تحفظ کے لیے اپنی کوششوں میں بڑی لچک اور ذمہ داری کا مظاہرہ کیا ہے۔ایران کے ساتھ بات چیت کے بارے میں سعودی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ان کا ابھی تک کوئی ٹھوس نتیجہ نہیں نکلا ہے اور مملکت مذاکرات کے چھٹے دور میں داخل ہونے پر غور کر رہی ہے۔سعودی عرب اور چین کے درمیان تعلقات سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے شہزادہ فیصل نے کہا کہ یہ سب سے پہلے اقتصادی ہے اور اس کو ذہن میں رکھتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان کئی مشترکہ منصوبے جاری ہیں۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ عراق اس سیاسی بحران پر قابو پالے گا جو اس وقت اسے متاثر کر رہا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

گورنر راج تحریک انصاف کے سونامی کو نہیں روک...

خیبر پختونخوا حکومت کے ترجمان بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ گورنر راج تحریک انصاف کے سونامی کو نہیں روک سکتا۔ معاون خصوصی برائے اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف نے تحریک انصاف کے لانگ مارچ سے متعلق ایک بیان میں کہا کہ عمران خان کی کال پر پورا صوبہ نکلے گا۔ انہوں نے کہا کہ عوام امپورٹڈ حکومت سے کافی تنگ ہے۔ حکومت عمران خان کے لانگ مارچ سے بوکھلاہٹ کا شکار ہے، لانگ مارچ کے خوف سے حکومت نے اسلام آباد کے اردگرد خندقیں کھود دی۔ بیرسٹر سیف نے کہا کہ پورے پاکستان سے رانا ثنا اللہ کنٹینرز اسلام آباد لارہا ہے، لانگ مارچ کے نام سے اسلام آباد کے ایوانوں میں ہلچل مچ جاتی ہے۔ انکا کہنا ہے کہ عمران خان اور لانگ مارچ کے خوف سے رانا ثنااللہ کا بلڈ پریشر بڑھ جاتا ہے، رانا ثنااللہ کو میرا مشورہ ہے کسی اچھے مالج سے علاج کریں۔ ترجمان خیبرپختونخوا حکومت نے کہا کہ جب اسلام آباد کا رخ کرینگے تو سب کچھ بہا لے جائیں گے۔ سندھ والوں کا احتساب کراچی میں کرینگے۔ بیرسٹر سیف نے مزید کہا کہ لانگ مارچ کو روکنے کے لیے امپورٹڈ حکومت اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے، امپورٹڈ حکومت چاہے گورنر راج، صدر راج جو بھی راج لگائے لگائیں، گورنر راج تحریک انصاف کے سونامی کو نہیں روک سکتا-

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

عدالت نے ریفرنس کی سماعت بغیر کارروائی 26 اک...

اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج سمیت دیگر کے خلاف آمدن سے زیادہ اثاثے بنانے کے ریفرنس کی سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی کر دی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کی احتساب عدالت میں اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج سمیت دیگر کے خلاف آمدن سے زیادہ اثاثے بنانے کے ریفرنس کی سماعت ہوئی ۔ آغا سراج درانی و دیگر عدالت میں پیش ہوئے جبکہ احتساب عدالت کے فاضل جج کے ریٹائرمنٹ کے بعد نئے جج تعینات نہ ہو سکے۔ لنک عدالت نے ریفرنس کی سماعت بغیر کارروائی کے 26 اکتوبر تک ملتوی کردی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

گورنرسندھ کی تعیناتی آئین کے مطابق کی گئی ہے...

اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے کہا ہے کہ گورنر سندھ کی تعیناتی آئین کے مطابق کی گئی ہے۔ آغا سراج درانی نے کراچی کی احتساب عدالت میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نئے گورنر کی تعیناتی وفاقی حکومت کا اختیار ہے، لوگوں کا کام ہے تنقید کرنا۔ انہوں نے مزید کہا کہ آڈیو لیکس ہو جاتی ہیں، ویڈیو بن جاتی ہیں، پاکستان میں ایسا سب کچھ ہوتا رہتا ہے، ملکی سیاست میں یہ سب ہوتا رہتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

پولنگ اسٹیشنز پر انتخاب والے دن رینجرز کا تق...

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے مطالبہ کیا ہے کہ پولنگ اسٹیشنز پر انتخاب والے دن آرمی اور رینجرز کا تقرر کیا جائے۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے کل حتمی طور پر فیصلہ کیا ، بلدیاتی انتخابات 23 اکتوبر کو ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ پولنگ اسٹیشنز پر انتخاب والے دن آرمی اور رینجرز کا تقرر کیا جائے، شہریوں کو اعتماد حاصل ہو کہ پولنگ اسٹیشنز رینجرز اور فوج ہوگی۔ حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن سے درخواست ہے ایڈمنسٹرئٹر کو برطرف کیا جائے تاکہ ایسا لگے کہ انتخابات شفاف ہوں، ایڈمنسٹریٹر جو سیاسی جماعت کا ہو سینیٹر رہا ہو اسے برطرف کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ مراد علی شاہ جمہوریت کے خلاف سازشیں بند کردیں اور قبول کرلیں کہ آپ نے بلدیاتی انتخابات کروانے ہیں کیونکہ اب پیپلز پارٹی کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہوگی ۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر انہوں نے انتخابات کو دو حصوں میں کروانے کی سازش کی تو زبردست مزاحمت ہوگی، دیگر شہروں سے نفری منگائیں اور ہر صورت انتخابات کرائیں ۔ امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ سعید غنی نے کا کہنا ھے کہ کراچی کے لوگ خود اپنے مسائل پیدا کرتے ہیں، سعید غنی یہ بتائیں آپ نے 14 سال میں کراچی کو کیا دیا۔ انہوں نے کہا کہ پولیس میں جعلی بھرتیاں کی ہیں، جس کی وجہ سے اسٹریٹ کرائم بڑھتے جا رہے ہیں، آپ خود کچھ کرتے نہیں اور کراچی کے عوام کے زخموں پر نمک پاشی کرتے ہیں۔ حافظ نعیم الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ اب اندرون سندھ بھی آپ سے الگ ہوگا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۲ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

پاکستانی اسٹارٹ اپس کی اس وقت مجموعی حیثیت س...

وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی سید امین الحق نے کہا ہے کہ پاکستانی اسٹارٹ اپس کی اس وقت مجموعی حیثیت ساڑھے 3 ارب ڈالرز تک پہنچ چکی ہے۔ تفصیلات کے مطابق گلف انفارمیشن ٹیکنالوجی نمائش میں پاکستانی اسٹالز توجہ کا مرکز رہے۔ دبئی میں منعقدہ گلف انفارمیشن ٹیکنالوجی نمائش میں 53 سے زائد پاکستانی آئی ٹی کمپنیوں نے شرکت کی جبکہ وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی سید امین الحق نے نمائش میں پاکستانی پویلین کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستانی اسٹارٹ اپس میں سرمایہ کاری میں گزشتہ 4 برسوں میں 30 گنا اضافہ ہوا ہے۔ وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی سید امین الحق کا کہنا تھا کہ سال 2017،اسٹارٹ اپس میں سرمایہ کاری 10 ملین ڈالرز ،2021 میں 373 ملین ڈالر رہی۔ انہوں نے کہا کہ عالمی وینچرز اور اینجلز کی اسٹارٹ اپس میں سرمایہ کاری پاکستانی پالیسیوں پر اعتماد کا ثبوت ہے جبکہ پاکستانی اسٹارٹ اپس کی اس وقت مجموعی حیثیت ساڑھے 3 ارب ڈالرز تک پہنچ چکی ہے۔ امین الحق کا مزید کہنا تھا کہ اسٹارٹ اپس کی مجموعی حیثیت 2027 تک 20 ارب ڈالرز تک پہنچانے کی راہ ہموار کردی ہے۔ اسکے علاوہ سید امین الحق نے ہواوے، سمیت عالمی ٹیکنالوجی کمپنیوں کے وفود، کامیاب ترین اسٹارٹ اپس سے ملاقاتیں بھی کیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

پاکستان میں پہلی بار ڈرون کیمرے سے ٹریفک مان...

پاکستان میں پہلی بار ڈرون کیمرے سے ٹریفک مانیٹرنگ اورسرویلنس کا آغاز ہوگیا۔ لاہور میں مال روڈ پر تجرباتی طور پر ڈرون کیمرے سے ٹریفک مانیٹرنگ کا آغاز کردیا گیا۔ ڈرون مانیٹرنگ کے دوران روڈ بلاک ، احتجاج اور متبادل روٹ پلان کا جائزہ لیا گیا۔ سی ٹی او لاہور منتظر مہدی نے مال روڈ احتجاج کے دوران ڈرون مانیٹرنگ کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ایس پی ٹریفک آصف صدیق، ایس پی شہزاد خان بھی موجود تھے۔سی ٹی او لاہور کا کہنا تھا کہ ڈرون کیمرے سے روڈ انجینئرنگ کے مسائل کا مشاہدہ کیا۔ اسموگی وہیکلز اور ون وے ٹریفک کی خلاف ورزیوں کو باقاعدہ طور پر مانیٹر کیا جائے گا۔ منتظر مہدی نے ٹریفک مانیٹرنگ اینڈ سرویلنس یونٹ کی تشکیل کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ابتدائی طور پرڈرون کیمرے سے مال روڈ، جیل روڈ، کینال روڈ ، فیروزپور روڈ اور دیرماڈل روڈ پر ڈرون مانیٹرنگ کی جائے گی۔ ڈرون ٹیکنالوجی مانیٹرنگ سے ٹریفک مینجمنٹ کو بہتر بنایا جاسکے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

سیلاب زدہ علاقوں میں مچھروں کی یلغار، صوبوں...

سیلاب زدہ علاقوں میں مچھروں کی یلغار کے پیش نظر سندھ اور بلوچستان کی حکومتوں نے پاک فوج سے 'حیاتیاتی مچھرکش ہتھیار' حاصل کر لیا ہے۔ وفاقی وزارت صحت کے حکام کے مطابق موسکل نامی مچھرکش کیمیکل پاک فوج کی ڈیفنس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی آرگنائزیشن (ڈیسٹو)نے تیار کیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ موسکل کیمیکل زمین میں پائے جانے والے قدرتی جراثیم پر مشتمل ہے جو کہ مچھروں کے لاروا کا خاتمہ کرتے ہیں، پاک فوج اس کیمیکل کو کامیابی کے ساتھ مچھر کش آپریشنز میں استعمال کر چکی ہے۔ حکام کا بتانا ہے کہ سندھ اور بلوچستان کی حکومتوں نے پاک فوج کے ذیلی ادارے ڈیسٹو سے کئی ٹن موسکل کیمیکل خرید لیا ہے، یہ جراثیم دیگر ممالک میں بھی مچھروں کی افزائش روکنے کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں۔ وفاقی وزارت صحت کے حکام کے مطابق موسکل انسانوں کے لیے محفوظ اور ڈریپ سے منظور شدہ ہے اور سندھ اور بلوچستان کے حکام کو مچھر کش کیمیکل استعمال کرنے کی خصوصی تربیت بھی دی گئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

فارن فنڈنگ کیس،عمران اسماعیل، نجیب ہارون، او...

ایف آئی اے نے فارن فنڈنگ کیس میں پی ٹی آئی رہنماں عمران اسماعیل، نجیب ہارون، اور سیما ضیا کو (آج)جمعرات کو دوبارہ طلب کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق فارن فنڈنگ انکوائری میں ایف آئی اے نے تحریک انصاف کے رہنماں عمران اسماعیل، نجیب ہارون، اور سیما ضیا کو جمعرات کو دوبارہ طلب کرلیا۔ ایف آئی اے کی جانب سے رہنماوں سے صوبائی حلقہ انتخاب کے حوالے سے اکاونٹ کھولنے کے لئے مرکزی پارٹی کااجازت نامہ بھی طلب کیا گیا ہے۔ رہنماوں سے حلقے کے لئے پی ٹی اے اکاونٹ کھولنے پر صوبائی الیکشن کمیشن میں رجسٹریشن سرٹیفکیٹ کی فراہمی کا بھی کہا گیا ہے ۔ایف آئی اے نے کھولے گئے اکاونٹ میں اندرون و بیرون ملک سے رقومات کی ترسیل اور رقم کے استعمال کے حوالے سے بھی مرکزی پارٹی کا اجاز نامہ طلب کیا گیا ہے۔ رہنماوں سے مرکزی پارٹی کے سرٹیفکیٹ کے بغیر پارٹی کے نام سے اکاونٹ نہ کھولنے اور پارٹی کے نام سے کھولے گئے اکاونٹ کو اشخاص کی جانب سے آپریٹ کئے جانے کی تحریری وجوہات طلب کی گئی ہیں۔ مرکزی پارٹی کی اجازت کے بغیر اکاونٹس کھولنے والے بینک حکام کو بھی انکوائری میں طلب کیا گیا ہے۔ خیال رہے فارن فنڈنگ کے حوالے سے پی ٹی آئی رہنما ثمر علی خان بھی ایف آئی اے کو اپنا بیان ریکارڈ کرا چکے ہیں ،،،فارن فنڈنگ کے حوالے سے تحقیقات میں صدر عارف علوی کا نام بھی شامل ہیں، گزشتہ پیشی پر تینوں رینماں کو شواہد کیساتھ جوابات جمع کرانے کے لئے سوالنامہ جاری کیا گیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۲ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

اشٹام ڈیوٹی کی شرح میں 100 فیصد کمی کر کے عو...

وزیراعلی پنجاب چودھری پرویزالہی نے کہا ہے کہ اشٹام ڈیوٹی کی شرح میں 100 فیصد کمی کر کے صوبے کے عوام کو 25ارب روپے کا ریلیف دیا ہے۔ وزیراعلی پنجاب نے اپنے بیان میں کہا کہ عوام کی سہولت کیلئے پنجاب بھر میں اشٹام ڈیوٹی کی شرح ایک فیصد مقرر کی ہے، اشٹام ڈیوٹی کی شرح کم ہونے سے شہری جائیداد کی رجسٹری اور انتقالات میں اضافہ ہوگا، شہریوں کو ریلیف اورحکومت کو زیادہ ریونیو ملے گا، اس ا قدم سے تعمیراتی صنعت فروغ پائے گی اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ چودھری پرویزالہی نے کہا کہ ہماری حکومت نے یہ فیصلہ صوبے کے عوام کے وسیع تر مفاد میں کیا ہے، ہمارے اقدام کا مقصد عوام کو ریلیف دینا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

وزیراعظم سیکا سربراہی اجلاس میں شرکت کیلئے ق...

وزیراعظم شہباز شریف سیکا سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے قازقستان پہنچ گئے جہاں وہ علاقائی اور عالمی مسائل پر پاکستان کا نقطہ نظر اجاگر کریں گے۔ وزیراعظم شہباز شریف ایشیا میں اعتماد سازی کے اقدامات پر ہونے والے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے قازقستان پہنچ گئے ہیں، شہباز شریف(آج) جمعرات کو آستانہ شہر میں سیکا کے چھٹے سربراہی اجلاس سے خطاب بھی کریں گے۔ وزیراعظم سیکا سربراہی اجلاس میں علاقائی اور عالمی مسائل پر پاکستان کا نقطہ نظر اجاگر کریں گے اور سیکا رکن ممالک کے رہنماوں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔ وزیراعظم کا اس حوالے سے جاری بیان میں کہنا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں سے نقصانات نے مربوط کوشش کی اہمیت کو بڑھا دیا ہے، دنیا کو توانائی اور خوراک کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے کساد بازاری کا سامنا ہے، علاقائی اورعالمی مسائل پرپاکستان کانقطہ نظر بھی اجاگر کریں گے۔ خیال رہے کہ سیکا 1992 میں قائم کیا گیا بین الحکومتی ادارہ ہے جس میں ایشیا کے 27 ممالک شامل ہیں، سیکا ایشیا میں امن، سلامتی اور سماجی و اقتصادی ترقی کو فروغ دینے پر توجہ رکھتا ہے اور پاکستان سیکا کے بانی ارکان میں سے ایک ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ناسا کا زمین کو سیارچوں کی ٹکر سے محفوظ رکھن...

زمین کو سیارچوں کی ٹکر سے محفوظ رکھنے کے تاریخی مشن میں ناسا کی جانب سے زمین سے بھیجے گئے تجرباتی اسپیس شپ نے سیارچے ڈائی مورفس کو تباہ کر دیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی خلائی ادارے ناسا کا زمین کو سیارچوں کی ٹکر سے محفوظ رکھنے کا تاریخی مشن کامیاب ہوگیا۔ناسا نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ زمین سے بھیجے گئے تجرباتی اسپیس شپ ڈارٹ نے سیارچے ڈائی مورفس سے ٹکرا کر اس کا راستہ تبدیل کردیا۔ناسا چیف نے کہا کہ ہم نے دکھا دیا ہے کہ ناسا زمین کے محافظ کے طور پر سنجیدہ ہے۔واضح رہے کہ 26 ستمبر کو ڈارٹ اسپیس کرافٹ 23 ہزار 500 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سیارچے سے ٹکرایا تھا جس سے سیارچے کے مدار کا راستہ بدل گیا۔ اس طریقے کو زمین کی جانب بڑھنے والے سیارچوں کی روک تھام کے لیے اہم دفاعی ہتھیار قرار دیا جارہا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

برطانوی خفیہ ایجنسی کے سربراہ نے چین کی ٹیکن...

برطانیہ کی خفیہ ایجنسی کے سربراہ نے کہا ہے کہ چین کی ٹیکنالوجی کی دنیا میں بڑھتی برتری مغربی ممالک کے لیے ایک فوری مسئلہ ہے جنہیں اپنے اثر و رسوخ اور اقدار کے دفاع کے لیے عملی طور پر کچھ کرنا چاہیے۔فرانسیسی خبررساں ادارے کے مطابق آر یو ایس آئی تھینک ٹینک میں تقریر کرتے ہوئے گورنمنٹ کمیونیکیشنز ہیڈکوارٹرز (سی جی ایچ کیو) کے ڈائریکٹر جیریمی فلیمنگ کا کہنا تھا کہ ٹیکنالوجی نہ صرف مواقع حاصل کرنے، مقابلے اور تعاون کے لیے ضروری ہے، بلکہ یہ کنٹرول، اقدار اور اثر ورسوخ حاصل کرنے کے لیے ایک میدان جنگ ہے۔انہوں نے چین کی سیٹلائٹ نیوی گیشن کے بیی ڈوو سسٹم اور ڈیجیٹل کرنسی میں برتری کی بات کی کیونکہ وہ ڈیجیٹل یوآن لانچ کرنے والا ہے۔انہوں نے کہا کہ چینی قیادت اس ترقی کو ایک ہتھیار کے طور پر دیکھتی ہے تاکہ اپنے اثر و رسوخ میں آنے والی مارکیٹس سے فائدہ اٹھایا جا سکے۔جیریمی فلیمنگ نے مغربی ممالک سے اپیل کی کہ وہ اگلی نسل کی ٹیکنالوجی میں سرمایہ کاری کریں۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ برطانیہ کو یہاں رہنے والے چینی شہریوں سے کوئی مسئلہ نہیں ہے جو یہاں کاروبار زندگی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔خفیہ ایجنسی کے سربراہ نے کہا کہ چین ٹیکنالوجی اور معیشت میں برتری کے لیے ہر قسم کے ہتھکنڈے استعمال کر رہا ہے۔ وہ مختلف ممالک کو اپنے دشمنوں کی طرح دیکھتے ہیں یا کلائنٹ سٹیسٹس کے طور پر جنہیں دھمکایا جا سکے، دبایا جا سکے یا رشوت دی جا سکے۔چین نے جیریمی فلیمنگ کے پیر کی شام کو شائع ہونے والی تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان دعوں کی کوئی بنیاد نہیں ہے۔وزارت خارجہ کی ترجمان ما ننگ کا کہنا تھا کہ چین فنانس اور ٹیکنالوجی میں اس لیے ترقی کرتا ہے تاکہ اپنے لوگوں کی زندگیوں کو بہتر بنایا جا سکے۔ وہ کسی کو نشانہ نہیں بناتا اور نہ ہی دھمکاتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

روسی صدر نے عربی زبان میں یو اے ای کے صدر کا...

روسی صدر ولادیمیر پوتن نے سینٹ پیٹرز برگ میں امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید نے ملاقات کے دوران ان کا شکریہ عربی زبان میں ادا کیا۔ صدر ولادیمیر پوتن کی جانب سے عربی زبان میں شکریہ ادا کرنے کی وڈیو وائرل ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق وڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملاقات کے دوران دونوں رہنما دوستانہ ماحول میں بات چیت کر رہے ہیں۔شیخ محمد بن زاید نے اس موقع پر کہا کہ آپ سے ملاقات کرکے خوش ہوں۔ آپ کو سالگرہ کی مبارکباد پیش دیتے ہوئے خوشی محسوس کررہا ہوں۔جس پرولادیمیر پوتن نیعربی زبان میں کہا شکریہ جناب۔ الامارات الیوم کے مطابق امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید روس کے سرکاری دورے پر ہیں۔روس اور امارات کے صدور نے ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان دوستانہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔ باہمی دلچسپی کے متعدد علاقائی و بین الاقوامی مسائل اور حالات حاضرہ کا بھی جائزہ لیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

اردن میں خاتون انجینئر نے ملازمت نہ ملنے پر...

اردن میں خاتون انجینئر نے ملازمت نہ ملنے پر کوسٹر چلانا شروع کردی ۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ا ردنی خاتون رشان النابلسی نے فوڈ انجینیئرنگ میں ڈگری حاصل کی تاہم ملازمت نہ ملنے پر ملکی تاریخ میں پبلک ٹرانسپورٹ کوسٹر کی پہلی خاتون ڈرائیور بن گئیں۔ رشان شمالی اردن کے شہر اربد میں کوسٹر ڈرائیور کے طور پر کام کر رہی ہیں۔ رشان النابلسی نے بتایا کہ کوسٹر کے مسافر مجھے ڈرائیور کی سیٹ پر بیٹھا دیکھ کر حیرت کا اظہار کرتے ہیں۔ پہلی اردنی خاتون ہوں جو پبلک ٹرانسپورٹ کی ڈرائیور بنی ہوں۔اردنی خاتون کا کہنا ہے کہ فوڈ انجینیئرنگ میں ڈگری حاصل کرنے کے بعد سرتوڑ کوششوں کے باوجود ملازمت نہیں ملی تو پبلک بس ڈرائیور کے طور پر کام کرنے کے سوا کوئی اور آپشن نہیں تھا۔ انہوں نے بتایا کہ ڈرائیورکی ڈیوٹی مشکل ہے۔ روزانہ صبح 5 بجے شروع ہوتی ہے اور سورج غروب ہونے تک جاری رہتی ہے۔ یہ محنت مشقت کا کام ہے۔ رشان النابلسی کا کہنا ہے کہ معاشرے کی جانب سے تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ خاص طور پردوسرے ڈرائیور اور مسافر اس پر فقرے کستے رہتے ہیں۔ سوشل میڈیا پربھی تبصرے کیے جا رہے ہیں۔ بیشتر صارفین نے رشان النابلسی کے اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ رزق حلال نعمت ہے۔ ڈرائیونگ کوئی بری بات نہیں۔ بعض افراد کا اعتراض ہے کہ پبلک ٹرانسپورٹ ڈرائیور کا کام مردوں کا ہے، عورتوں کا نہیں۔ اس کے لیے جسمانی مشقت درکار ہوتی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۲ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

سعودی عرب کو تیل کی پیداوار میں کمی کے نتائج...

امریکا کے صدر جو بائیڈن نے سعودی عرب کو خبردار کیا ہے کہ اوپیک کی جانب سے تیل کی پیداوار میں کٹوتی کی صورت میں ریاض کو نتائج بھگتنا ہوں گے۔امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں جوبائیڈن نے کہا کہ وہ یہ تو نہیں بتائیں گے کہ انکے ذہن میں کیا اقدام ہے مگر یہ طے ہے کہ اسکے نتائج ضرور ہوں گے۔ سعودی عرب کی زیرقیادت اوپیک پلس کی جانب سے تیل کی پیداوار کم کرنے پر سعودی عرب کے خلاف جلد ایکشن لیا جائے گا۔ تیل کی پیداوار میں کمی کے نتائج سعودی عرب کو بھگتنا ہوں گے۔امریکی صدرنے سعودی عرب پر مزید تنقید کرتے ہوئے کہا تیل کی پیداوار میں کمی کا فائدہ روس کو ہوگا۔صدر جوبائیڈن نے کہا کہ اس سلسلے میں کانگریس کی مشاورت کے بعد اقدامات کیے جائیں گے تاہم سعودی عرب کو اسلحے کی فروخت نہیں روکی جائے گی۔اپنے انٹرویو میں صدر بائیڈن نے مختلف امور پر بات چیت کی اور دعوی کیا کہ وہ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو آئندہ صدارتی انتخابات میں بھی با آسانی شکست دیدیں گے۔روس کے صدر پیوٹن سے جی ٹوئنٹی سربراہ اجلاس کے موقع پر ملاقات کے حوالے سے صدر بائیڈن نے مذاکرات کا دروازہ بند کرنے سے گریز کیا اور کہا کہ انکی صدر پیوٹن سے ملاقات کا کوئی ارادہ نہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر صدر پیوٹن نے ملاقات کی پہل کی اور کہا کہ وہ باسکٹ بال اسٹار بریٹنی گرینر کی رہائی سے متعلق بات چیت کرنا چاہتے ہیں توہ وہ ضرور ملیں گے اس لیے ملاقات صدر پیوٹن کے رویہ پر منحصر ہوگی۔رپورٹس کے مطابق 13 ممالک پر مشتمل اوپیک اور اسکے 10 اتحادیوں نے 2 ملین بیرل روزانہ کی بنیاد پر تیل کی پیداوار میں پچھلے ہفتے کٹوتی کا اعلان کیا ہے۔ موسم سرما کے آغاز پر اس اقدام سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

یورپی یونین پابندیاں عائد کرے گاتو ہم جوابی...

ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے ملک کے اندرونی معاملات میں یورپ کی مداخلت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاہے کہ اگر یورپی یونین پابندیاں عائد کرے گاتو ہم جوابی اقدامات کریں گے۔ایرانی خبررساں ادارے کے مطابق اپنے ایک ٹویٹ میںانہوں نے فرانس کی وزیر خارجہ کاترین کولونا کے ساتھ اپنے ٹیلی فونک گفتگو کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر یورپی یونین پابندیاں عائد کرے گا تو ہم جوابی اقدامات کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں تعلقات میں باہمی احترام اور مفادات کو مدنظر رکھنااور تشدد اور دہشت گردی سے نمٹنا چاہیے ۔امیر عداللہیان نے ایران کے اندرونی معاملات میں یورپ کی مداخلت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

خواتین کے ساتھ ظالمانہ سلوک، امریکہ کا افغان...

امریکہ نے افغانستان میں خواتین اور لڑکیوں کے ساتھ ظالمانہ سلوک کی سزا کے طور پر طالبان کے خلاف نئی پابندیوں کا اعلان کردیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے طالبان کے موجودہ یا سابق ارکان اور تشدد کے ذریعے خواتین کو دبانے میں ملوث دیگر افراد کے لیے ویزا پابندی کی نئی پالیسی متعارف کرائی ہے۔انہوں نے یہ اعلان اقوام متحدہ کے بچیوں کے عالمی دن کے موقع پر کیا۔انٹونی بلنکن نے کہا کہ ایک بھیانک مثال کے طور پر افغانستان دنیا کا واحد ملک ہے جہاں ایک سال سے زیادہ عرصے تک لڑکیوں کو چھٹی جماعت سے آگے سکول جانے سے روک دیا گیا ہے اور ان کی واپسی کی کوئی تاریخ نظر نہیں آ رہی۔امریکی وزارت خارجہ نے طالبان پر انسانی حقوق کے احترام پر زور دیتے ہوئے کہا کہ انسانی حقوق کی پامالی میں ملوث طالبان اور دیگر عناصر کے ویزے روکے جائیں گے۔اپنے بیان میں امریکی وزارت خارجہ نے کہا کہ افغان خواتین کی تعلیم، روزگار اور نقل و حرکت پر عائد پابندیاں ختم کی جائیں، افغان بچوں کو تعلیم کے حق سے محروم نہ کیا جائے۔امریکی وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ جو لوگ ایسی پابندیوں کے ذمہ دار ہیں ان کے خاندان کے ویزے بھی روکے جائیں گے۔امریکی افواج کو پسپا کر کے اگست 2021 میں دوبارہ اقتدار میں آنے کے بعد سخت گیر طالبان نے لڑکیوں کو سیکنڈری سکول جانے سے روک دیا تھا تاہم خواتین کو یونیورسٹی جانے کی اجازت ہے۔حال ہی میں کابل کے ایک کلاس روم پر ہونے والے خودکش بم حملے میں درجنوں طالب علم ہلاک اور زخمی ہوئے جب وہ امتحانات کی تیاری کر رہے تھے۔اقوام متحدہ نے مرنے والوں کی تعداد 53 بتائی ہے جن میں 46 لڑکیاں اور نوجوان خواتین شامل ہیں۔گزشتہ سال طالبان کے اقتدار سنبھالنے سے دو ماہ قبل مئی کے مہینے میں دشت برچی کے علاقے میں لڑکیوں کے سکول کے قریب تین دھماکے ہوئے تھے جس میں 85 افراد ہلاک اور 300 زخمی ہوئے تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۲ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

پاک امریکا تعلقات میں سویلین حکومت کو ہی مرک...

امریکہ نے سیلاب متاثرین کے لیے امدادی رقوم کے غلط استعمال کے بارے میں افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا تباہی سے متاثرہ علاقے میں بھیجی جانے والی امداد پر کڑی نظر رکھتا ہے،پاک امریکا تعلقات میں سویلین حکومت کو ہی مرکزی حیثیت حاصل ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ امریکی نائب وزیرخارجہ وینڈی شرمین نے گزشتہ ہفتے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے دورہ واشنگٹن کے دوران ملاقات کی ہے لیکن امریکا اور پاکستان کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے لیے پاکستان کی جمہوری طور پر منتخب حکومت کو ہی مرکزی حیثیت حاصل ہے۔ واشنگٹن میں ایک نیوز بریفنگ میں ترجمان نیڈ پرائس نے سیلاب متاثرین کے لیے امدادی رقوم کے غلط استعمال کے بارے میں افواہوں کو بھی مسترد کرتے ہوئے کہا کہ امریکا تباہی سے متاثرہ علاقے میں بھیجی جانے والی امداد پر کڑی نظر رکھتا ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ڈپٹی سیکریٹری وینڈی شرمین کو گزشتہ ہفتے واشنگٹن میں جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کا موقع ملا۔انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان کے ساتھ اپنے دیرینہ تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، بہت سے ایسے شعبے ہیں جہاں ہمارے مفادات جڑے ہوئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی ہم منصبوں کے ساتھ اعلی سطح کی ملاقاتوں میں افغانستان اور خطے کو درپیش سیکیورٹی چیلنجز ہمیشہ زیرغور آتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ امریکا اور پاکستان کے متعدد مشترکہ مفادات ہیں جن میں سیکیورٹی مفادات، اقتصادی مفادات اور لوگوں کے درمیان تعلقات اور روابط بھی شامل ہیں۔نیڈ پرائس سے سوال کیا گیا کہ وینڈی شرمین اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات کے دوران کن مفادات پر تبادلہ خیال کیا گیا، تاہم انہوں نے اس کا جواب دینے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں ایک سویلین حکومت ہے جو جمہوری طور پر منتخب کی گئی ہے اور مرکزی حیثیت کی حامل ہے۔امدادی فنڈز کے غلط استعمال کی افواہوں سے متعلق ایک سوال کے جواب میں نیڈ پرائس نے کہا کہ نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں جہاں بھی انسانی مفاد داو پر لگا ہوا ہو وہاں ہم اس چیز کو بہت سنجیدگی سے لیتے ہیں کہ وہاں امریکی ٹیکس دہندگان کا پیسا کس طرح استعمال ہورہا ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکی حکومت صورتحال کی نگرانی کے لیے ایسے علاقوں میں معائنہ ٹیمیں بھیجتی ہے، ایسا پاکستان میں بھی کیا گیا ہے جہاں ایسی ہی ایک ٹیم نے گزشتہ ماہ بلوچستان میں سیلاب سے متاثرہ 10 علاقوں کا دورہ کیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

کراچی،فائر اسٹیشن میں 3 ملازمین کو قتل کرنے...

کراچی کے علاقے منظور کالونی میں پولیس اوررینجرز نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کورنگی فائراسٹیشن میں تین ملازمین کو قتل کرنے والے ملزم کوگرفتارکرلیا ہے۔ ترجمان رینجرز کے مطابق کورنگی فائراسٹیشن میں فائرنگ کرکے تین افراد کو قتل کرنے والے ملزم شیخ بلال ظفر فاروقی کو گرفتار کرلیا ہے، ملزم کے قبضے سے اسلحہ، ایمونیشن اور موبائل فون بھی برآمد کرلیا۔ ترجمان رینجرز نے بتایا کہ ملزم اس سے قبل بھی گرفتار ہوکر جیل جاچکا ہے، فائر بریگیڈ کے 3 ملازمین کے قتل کی ایف آئی آرکورنگی عوامی تھانے میں درج ہے، ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ 30 ستمبر اور یکم اکتوبر کی درمیانی شب نامعلوم ملزمان نے کورنگی فائرنگ اسٹیشن میں موجود 4 ملازمین پر فائرنگ کی تھی، جس میں موقع پر دو اور بعد میں ایک ملازم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ملک بھر میں کورونا کی چھٹی لہر میں مسلسل کمی...

ملک بھر میں عالمی وبا کورونا وائرس کی چھٹی لہر میں مسلسل کمی، قومی ادارہ صحت(این آئی ایچ)کی رپورٹ کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 10 ہزار 693 کورونا ٹیسٹ کئے گئے ہیں جن میں سے 49 نئے مریض رپورٹ ہوئے۔ این آئی ایچ کے مطابق 24 گھنٹوں میں مثبت کورونا ٹیسٹ کی شرح 0.47 فیصد رہی ہے، جبکہ اس دوران کورونا وائرس سے کوئی بھی ہلاکت نہیں ہوئی جبکہ 29 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

دفعہ 144 کی خلاف ورزی کیس،رہنما پی ٹی آئی مر...

اسلام آباد کی ایڈیشنل سیشن کورٹ نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مراد سعید کی ضمانت منظور کرلی، مراد سعید کا کہنا تھا کہ حکومت کو سوات کی صورتحال کے بارے میں سوچنا چاہیئے۔ ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مراد سعید کی درخواست ضمانت 5 ہزار روپے کے مچلکوں پر منظور کی۔ عدالت میں پیش ہونے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مراد سعید کا کہنا تھا کہ کیا اپنے ملک اور خوداری کی بات کرنا غداری ہے، حکومت کو سوات کی صورت حال کے بارے میں سوچنا چاہیئے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ممکنہ گرفتاری سے بچنے کیلئے عمران خان کا اسل...

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے ممکنہ گرفتاری سے بچنے کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق ممنوعہ فنڈنگ کیس میں فارن ایکسچینج ایکٹ کے تحت درج مقدمے میں سابق وزیراعظم عمران خان نے ایف آئی اے کے ہاتھوں گرفتاری سے بچنے کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔ عمران خان کی جانب سے دی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ایف آئی اے نے فارن ایکسچینج ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر رکھا ہے ۔ عدالت حفاظتی ضمانت منظور کرے تاکہ متعلقہ عدالت میں پیش ہو سکیں۔دریں اثنا اسسٹنٹ رجسٹرار اسلام آباد ہائی کورٹ اسد خان کی جانب سے عمران خان کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر 3 اعتراضات عائد کردیے گئے، جس میں کہا گیا ہے کہ عمران خان نے بائیو میٹرک نہیں کرائی، ایف آئی آر کی غیر مصدقہ نقل لگائی گئی ہے جب کہ خصوصی عدالت میں جانے سے پہلے ہائی کورٹ کیسے آسکتے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۲ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

اثاثہ جات ریفرنس، اسحاق ڈار کی حاضری معافی ک...

احتساب عدالت میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت ہوئی، عدالت نے ان کی حاضری کی درخواست منظور کرلی۔ اے آر وائی نیوز کے مطابق احتساب عدالت اسلام آباد میں وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت پر وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ اسحاق ڈار آئی ایم ایف میٹنگ میں شرکت کے لیے امریکا گئے ہوئے ہیں لہذا ان کی آج پیشی سے معافی دی جائے۔ اس موقع پر اسحاق ڈار کی جانب سے 10 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے بھی عدالت میں جمع کرا دیے گئے۔ احتساب عدالت نے وزیر خزانہ کی حاضری معافی کی درخواست کو منظور کرتے ہوئے سماعت 9 نومبر تک ملتوی کردی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

پاکستان میں جمہوری طریقے سے منتخب سویلین حکو...

امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس کا کہنا ہے کہ افغان عوام کے مستقبل اور افغانستان میں استحکام پر پاکستان سے بات چیت ہوتی رہتی ہے، خطے میں سکیورٹی کی صورتحال اور چیلنجز پر پاکستان سے مستقل بات ہوتی ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ میں بدھ 12 اکتوبر کو ہفتہ وار پریس کانفرنس کے دوران صحافی کی جانب سے سوال کیا گیا کہ گزشتہ ہفتے پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اعلی عسکری حکام کے ہمراہ امریکا کا دورہ کیا ہے۔ کیا آپ ہمارے ساتھ اس دورے کی تفصیلات شیئر کرسکتے ہیں کہ اس دورے کے دوران کن کن امور پر گفتگو ہوئی، خاص کر افغانستان سے متعلق کیا کیا امور زیر غور آئے؟ جس پر ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیڈ پرائس نے کہا کہ پاکستان آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے دورہ امریکا کے موقع پر ان کی ڈپٹی سیکریٹری وینڈی شرمین سے ملاقات ہوئی، پاکستان ہمارا دیرینہ دوست اور ساتھی ہے۔ دونوں ممالک کی اعلی قیادت کے درمیان مختلف امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ اور یہ بات بھی واضح ہے کہ افغانستان میں استحکام، افغان عوام کی حفاظت اور خطے کو درپیش چیلنجز اور استحکام پاکستانی ہم منصب کے ساتھ زیر غور آتے رہتے ہیں۔ پاکستان کے ساتھ ہم ان امور سمیت دیگر اہم موضوعات پر بھی باقاعدہ سے ملاقات اور بات چیت کرتے رہتے ہیں تاہم قوائد کے مطابق ان ملاقاتوں کی مزید تفصیلات شیئر نہیں کی جاسکتیں۔ پریس بریفنگ میں ایک اور صحافی کی جانب سے سوال کیا گیا کہ پاکستان میں بہت سی میڈیا رپورٹس ہیں جن میں جنرل باجوہ کے دورہ واشنگٹن ڈی سی کے وقت پر سوالیہ نشان ہیں کیونکہ چیف آف آرمی اسٹاف کے طور پر ان کی دوسری تین سالہ مدت اگلے چند ہفتوں میں ختم ہونے والی ہے۔ بہت سے لوگوں کا خیال ہے کہ انہوں نے امریکی انتظامیہ کے ساتھ پاکستان کی صورتحال اور نئے آرمی چیف کی ممکنہ تقرری پر تبادلہ خیال کیا۔ کیا آپ اس قسم کی کسی بات کی تردید یا تصدیق کریں گے؟ جس پر ترجمان نے کہا کہ ملاقات سے متعلق کو تفصیلات میڈیا کے ساتھ شیئر کی جا سکتی تھیں، وہ ہم نے کردی ہیں، اس کے علاوہ جنرل باجوہ کے دورہ امریکا اور ملاقات سے متعلق مزید کوئی تفصیلات نہیں بتائی جا سکتیں۔

امریکا پاکستان کے ساتھ دیرینہ تعاون کی قدرکرتا ہے، پاکستان اور امریکا کے متعدد معاملات میں مفادات یکساں ہیں، پاکستان میں جمہوری طریقے سے منتخب سویلین حکومت ہے، پاکستان کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون جاری ہے، پاک امریکا تعاون اور مفادات سکیورٹی اورمعیشت پر ہیں۔ ایک صحافی نے یہ بھی سوال پوچھا کہ اقوام متحدہ کی ایسی رپورٹس بھی سامنے آئی ہیں، جس سے یہ اندازہ ہوتا ہے کہ امریکا کی جانب سے پاکستان کے سیلاب زدگان اور بحالی کیلئے دی جانے والی 150 ملین کی امداد میں سے صرف 30 ملین امداد ہی متاثرین کو دی گئی ہے، اور یہ تمام رپورٹس پاکستان کے صوبہ سندھ سے آئی ہیں، جہاں امداد رقم میں کرپشن کی اطلاعات ہیں۔ کیا امریکا اس سلسلے میں کوئی اقدام اٹھائے گا ؟ یا کوئی مکینزم یا مانینیٹرنگ موجود ہے جس سے اس امداد کی ترسیل کو شفاف طریقے سے حقدار تک پہنچایا جا سکے؟ اس پر نیڈ پرائس نے کہا کہ یہ صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ دنیا میں کہیں بھی اگر امریکا کوئی امداد دیتا ہے تو اسے ہم بہت سنجیدگی سے لیتے ہیں، جہاں بھی امریکی ٹیکس دہندگان کے ڈالر لگائے جاتے ہیں اور یا فوری طور پر انسانی مفادات کو خطرہ لاحق ہوتا ہے، جو کہ واضح طور پر پاکستان میں سیلاب کے ردعمل کے لحاظ سے ہوتا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ہم اس امداد کی نگرانی اور اس بات کو یقینی بنانے کے لیے پاکستان میں موجود عملے کے ذریعے اسے شفاف بناتے ہیں، عملہ فیلڈ میں ہمارے پروگراموں کی نگرانی کے لیے باقاعدہ دورے کرتے ہیں۔ ہمارے پاس ایک ڈارٹ ہے جسے ڈیزاسٹر اسسٹنس ریسپانس ٹیم کہتے ہیں اور ان کے ارکان صوبہ سندھ میں بلوچستان کے 10 سے زیادہ سیلاب سے متاثرہ اضلاع کا سفر کرتے ہیں۔ اور وہ ابھی بھی ایسا کر رہے ہیں۔ گزشتہ مہینے کے وسط میں بھی ستمبر 14 اور 27 ستمبر کے درمیان عملے نے مختلف علاقوں کا دورہ کیا تھا- نہ صرف سیلاب زدگان کی امداد بلکہ بحالی کے کاموں کا بھی جائزہ لیا اور اس بات کو یقینی بنانے کے لیے باقاعدہ رپورٹس بھی مرتب کی جاتی ہیں۔ پریس بریفنگ کے دوران میڈیا نمائندے کی جانب سے سوال پوچھا گیا کہ کچھ عرصہ قبل امریکی پاکستانیوں کے وفد نے اسرائیل کا دورہ کیا اور اسرائیلی قیادت سے ملاقات کی، اس کے بارے میں آپ کیا کہیں گے؟ جس پر ترجمان نے واضح کرتے ہوئے کہا کہ اس پر اسرائیل اور پاکستانی قیادت اور حکام بہتر طور پر جواب دے سکتے ہیں، تاہم امریکی انتظامیہ کی کوشش ہے کہ اسرائیل اور دیگر عرب و مسلم ممالک کے درمیان پل کا کردار ادا کرے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین۔ایس سی او کے مقامی اقتصادی وتجارتی تعاو...

جینان (شِںہوا) پاکستان میں حالیہ سیلاب سے لاکھوں افراد متاثر ہوئے ہیں جس نے دنیا بھر کی توجہ اپنی جانب مبذول کرائی ہے۔   

چین کے مشرقی صوبہ شان ڈونگ کے شہر چھنگ ڈاؤ میں واقع چین۔ایس سی او کے مقامی اقتصادی و تجارتی نمائشی علاقہ  (ایس سی او ڈی اے)نے پاکستان کو سیلاب کی مشکلات میں کمی کے لئے 2 لاکھ 25 ہزار یوآن (تقریباً 31656.7 امریکی ڈالرز) براہ راست پاکستانی نمائندوں کو بھیجے ہیں۔

یہ عطیات ایس سی او ڈی اے اور اس علاقے میں قائم چائنہ کنسٹرکشن سکستھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کمپنی  لمیٹڈ ، چھنگ ڈاؤ شین گیانگ ٹونگ انٹرنیشنل ٹریڈ کمپنی  لمیٹڈ وغیرہ کی جانب سے بھیجے گئے ہیں۔

پاکستان مون سون بارشوں اور اس سے آنے والے سیلاب کی لپیٹ میں ہے۔پیغامات ملنے پر ایس سی او ڈی اے نے پاکستان چائنہ مرکز کے ساتھ ملکرعلاقے میں واقع اداروں کو پہلی بار کچھ اقدامات کے لئے کہا، عطیات جمع کئے اور ضروری سامان تیار کیا۔

یہاں کے لوگوں سیلاب زدگان کی مدد کے لئے آگے آئے کیونکہ ان کے دل پہلے پاکستانی عوام کے ساتھ ہیں۔

بیجنگ میں پاکستانی سفارتحانہ  کے کمرشل قونصلرغلام قادر نے ایس سی او ڈی اے کا شکریہ ادا کیا۔

پاکستان کے ساتھ تجارتی اور ثقافتی تبادلے اس خطے کے ابتدائی دنوں سے ہی مضبوط ہورہے ہیں اور فریقین ایک دوسرے سے اچھی طرح جڑے ہوئے ہیں۔

چین میں 2020 کی نوول کرونا وائرس وبا کے وقت طبی سامان خصوصاً ماسک کی قلت تھی ۔ ایسے میں پاکستانی کاروباری شخصیات نے اپنا کردار ادا کیا ،انہوں نے 1 ہزار ماسک خرید ے اور  ایس سی او ڈی اے بھیج کر یہاں کام کرنے والے مزدوروں کو تحفظ فراہم کیا۔

ایس سی او ڈی اے کی انتظامی کمیٹی کے ڈپٹی ڈائریکٹر(عبوری) ژانگ ڈونگ نے کہا کہ ہم اس جذبے کا اظہار کرنا چاہتے تھے کہ ہم پاکستانی سیلاب زدگان کے ساتھ ہیں۔ ہمیں پوری امید ہے کہ پاکستان کے عوام جلد سے جلد اس مشکل وقت سے نکل کر معمول کی زندگی کی سمت لوٹ جائیں گے۔ ہم آفت کے بعد  پاکستان کے ساتھ گہرے دوستی کے بند ھن اور قریبی تعاون کے منتظر ہیں۔

۱۱ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین۔ایس سی او کے مقامی اقتصادی وتجارتی تعاو...

جینان (شِںہوا) پاکستان میں حالیہ سیلاب سے لاکھوں افراد متاثر ہوئے ہیں جس نے دنیا بھر کی توجہ اپنی جانب مبذول کرائی ہے۔   

چین کے مشرقی صوبہ شان ڈونگ کے شہر چھنگ ڈاؤ میں واقع چین۔ایس سی او کے مقامی اقتصادی و تجارتی نمائشی علاقہ  (ایس سی او ڈی اے)نے پاکستان کو سیلاب کی مشکلات میں کمی کے لئے 2 لاکھ 25 ہزار یوآن (تقریباً 31656.7 امریکی ڈالرز) براہ راست پاکستانی نمائندوں کو بھیجے ہیں۔

یہ عطیات ایس سی او ڈی اے اور اس علاقے میں قائم چائنہ کنسٹرکشن سکستھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کمپنی  لمیٹڈ ، چھنگ ڈاؤ شین گیانگ ٹونگ انٹرنیشنل ٹریڈ کمپنی  لمیٹڈ وغیرہ کی جانب سے بھیجے گئے ہیں۔

پاکستان مون سون بارشوں اور اس سے آنے والے سیلاب کی لپیٹ میں ہے۔پیغامات ملنے پر ایس سی او ڈی اے نے پاکستان چائنہ مرکز کے ساتھ ملکرعلاقے میں واقع اداروں کو پہلی بار کچھ اقدامات کے لئے کہا، عطیات جمع کئے اور ضروری سامان تیار کیا۔

یہاں کے لوگوں سیلاب زدگان کی مدد کے لئے آگے آئے کیونکہ ان کے دل پہلے پاکستانی عوام کے ساتھ ہیں۔

بیجنگ میں پاکستانی سفارتحانہ  کے کمرشل قونصلرغلام قادر نے ایس سی او ڈی اے کا شکریہ ادا کیا۔

پاکستان کے ساتھ تجارتی اور ثقافتی تبادلے اس خطے کے ابتدائی دنوں سے ہی مضبوط ہورہے ہیں اور فریقین ایک دوسرے سے اچھی طرح جڑے ہوئے ہیں۔

چین میں 2020 کی نوول کرونا وائرس وبا کے وقت طبی سامان خصوصاً ماسک کی قلت تھی ۔ ایسے میں پاکستانی کاروباری شخصیات نے اپنا کردار ادا کیا ،انہوں نے 1 ہزار ماسک خرید ے اور  ایس سی او ڈی اے بھیج کر یہاں کام کرنے والے مزدوروں کو تحفظ فراہم کیا۔

ایس سی او ڈی اے کی انتظامی کمیٹی کے ڈپٹی ڈائریکٹر(عبوری) ژانگ ڈونگ نے کہا کہ ہم اس جذبے کا اظہار کرنا چاہتے تھے کہ ہم پاکستانی سیلاب زدگان کے ساتھ ہیں۔ ہمیں پوری امید ہے کہ پاکستان کے عوام جلد سے جلد اس مشکل وقت سے نکل کر معمول کی زندگی کی سمت لوٹ جائیں گے۔ ہم آفت کے بعد  پاکستان کے ساتھ گہرے دوستی کے بند ھن اور قریبی تعاون کے منتظر ہیں۔

۱۱ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین کے ساتھ پاکستان کے تعلقات مزید مستحکم ہو...

اسلام آباد(شِنہوا) وزیر مملکت برائے امور خارجہ حنا ربانی کھر نے کہا ہے کہ چین کے ساتھ پاکستان کے تعلقات مزید قریب تر ہو رہے ہیں۔

پارلیمنٹ کے ایوان بالا میں اظہار خیال کرتے ہوئے حنا ربانی کھر نے کہا کہ  دونوں ممالک اقتصادی، سیاسی، دفاعی اور ثقافتی شعبوں سمیت مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کو محتاظ انداز سے پروان چڑھا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان چین سے سرمایہ کاری میں اضافہ، زرعی شعبے میں تعاون بڑھانے اور پاکستانی برآمدات کے لیے منڈی تک رسائی کو بڑھانے کے ذریعے اقتصادی تعاون کو جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہے۔

وزیر مملکت نے ایوان کو بتایا کہ سیاسی اور اقتصادی تعلقات کے علاوہ پاکستان اور چین صحت کے شعبے میں بھی قریبی تعاون کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کوویڈ-19 کی وبا  کی وجہ سے پیدا ہونے والی رکاوٹوں کے باوجود دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطح کے دوروں کا تبادلہ ہوا ہے۔ اور یہ کہ وبا کا مقابلہ کرنے کے لیے چین نے پاکستان کو طبی امدادی سامان فراہم کیا ہے۔

۱۱ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

نائجیریا ، کشتی ڈوبنے سے 76 افراد ہلاک

ابوجا (شِںہوا) نائجیریا کی جنوبی ریاست انامبرا میں اختتام ہفتہ ایک کشتی الٹنے سے کم از کم 76 افراد ہلاک ہوگئے۔

نائجیریا کے صدر محمدو بوہاری نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے ایک اعلامیہ میں کہا ہے کہ امدادی اداروں نے اس سانحہ میں ہلاکتوں کی اطلاع دی تھی۔ انہوں نے اس پر دکھ کا اظہار بھی کیا ہے۔

بیان کے مطابق ریاست انامبرا کے علاقے اوگبارو میں ایک کشتی الٹ گئی تھی جس میں 85 مسافر سوار تھے۔

نیشنل ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی (این ای ایم اے) کے جنوب مشرقی علاقائی رابطہ کار تھیک مین تانیمو نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے جس میں اس حادثے کی سیلاب کے علاوہ دیگر وجوہات کا تعین کیا جائے گا۔

سانحے کے بعد نائجیریا کی نیشنل ان لینڈ واٹر ویزاتھارٹی اور نیشنل ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی نے انامبرا میں امداد اور بحالی کا کام شروع کردیا ہے۔

بوہاری نے کہا کہ انہوں نے دیگر امدادی اور ریلیف کے کاموں بارے اداروں کو جائے حادثہ پر پہنچنے کی ہدایت کردی ہے۔ متعلقہ سرکاری اداروں سے کہا گیا ہے کہ وہ مقامی ٹرانسپورٹ کشتیوں پر حفاظتی اقدامات کی جانچ پڑتال کریں تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات سے بچا سکے۔

۱۱ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

امریکہ، صحت کے نظام سے تقریباً نصف امریکی م...

نیویارک (شِنہوا) مارکیٹ واچ نے ایک سروے کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ تقریباً 44 فیصد افراد کی رائے کے مطا بق  امریکہ میں صحت عامہ کا نظام ہر اعتبار سے خراب ہے یا پھر طبی دیکھ بھال میں ناکام رہا ہے۔

رپورٹ کے مطا بق  نئی تحقیق میں کہیں بھی اس بارے بہتر ین خیالات کا اظہار نہیں کیا گیا۔ تاہم تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ استطاعت کے قابل نہ ہونا اس کے اوسط گریڈ پوائنٹ کو کم کررہا ہے۔

جون میں 26 فیصد لوگوں نے کہا کہ انہیں یا ان کے خاندان کے کسی فرد کو اخراجات برداشت نہ کر سکنے کے باعث گزشتہ 3 ماہ کے دوران علاج ختم کرنا پڑا۔ جون 2021 میں یہی بات تقریباً 14 فیصد افراد نے کہی تھی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سروے میں شامل "خواتین، ہسپانوی اور سیاہ فام افراد سب سے زیادہ تھے جنہوں نے اپنے دیگر اخراجات پورا کرنے کے لئے گزشتہ 12 ماہ کے دوران طبی دیکھ بھال اور ادویات میں کمی کی۔

یہ سروے واشنگٹن میں غیر منافع بخش تنظیموں کے ایک گروپ گیلپ اور ویسٹ ہیلتھ کے محققین نے کیا تھا ۔

 اس میں 5 ہزار 500 سے زائد افراد سے کہا گیا تھا کہ وہ امریکی دیکھ بھال کے نظام کو اخرجات ، مریضوں کی دیکھ بھال کی صلاحیت ، اس کے معیار اور دیگر اعتبار سے درجہ بندی کریں۔

۱۱ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین، مینگ تیان خلائی تجربہ گاہ کو لانچ کرنے...

وین چھانگ (شِنہوا) چین کی انسان بردار خلائی ایجنسی نے  بتایا ہے کہ چین کے زیر تعمیر خلائی اسٹیشن کے دوسرے لیب کمپو ننٹ میں لانچ سائٹ پر مطلوبہ ایندھن بھر دیا گیا ہے۔

اس کا پری لانچ آپریشن اتوار کو کیا گیا تھا۔

پیر کے روز ادارے نے بتا یا کہ  جنوبی صوبہ ہائی نان کے وین چھانگ اسپس کرافٹ لانچ سائٹ پر پہنچنے کے بعد خلائی جہاز کو جوڑنے اور آزمائش کا عمل کرلیا گیا تھا۔

لانچ سے قبل مینگ تیان لیب کو خلا میں لے جانے والے لانگ مارچ ۔5 بی وائی 4 کیریئر راکٹ کے ساتھ نظام کے افعال کی مشترکہ جانچ پڑتال بھی ہوگی۔

ادارے نے ایک بیان میں کہا کہ لانچ سائٹ پر سہولیات اور سازوسامان اچھی حالت میں ہیں اور مشن میں شامل تمام امور کی منظم تیاریاں جاری ہیں۔

اس وقت چین کا تیان گونگ خلائی اسٹیشن کمپلیکس تیان ہی کور ماڈیول، وین تیان لیب ماڈیول، تیان ژو-4 کارگو جہاز اور شین ژو-14 عملہ بردار خلائی جہاز پر مشتمل ہے۔

اسے تیار کرنے و الوں نے کہا  ہے کہ مینگ تیان لیب میں موجود سائنسی آلات ما ئیکرو کشش ثقل کا مطالعہ کرنے، فلوئڈ فزکس، میٹریل سائنس، کمبسشن سائنس اور بنیادی طبیعیات کے تجربات میں استعمال کئے جائیں گے۔

۱۱ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی نئے حالات میں ڈھلن...

لندن (شِنہوا)عوام کی ضروریات کو پورا کرنے اور ملکی اوربین الاقوامی تبدیلیوں سے ہم آہنگ ہونے کی صلاحیت نے ہی کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ ( سی پی سی ) کو اس قابل بنایا ہے کہ وہ چین کے لئے تسلسل کے ساتھ  فتوحات کر سکے ۔

ان خیا لات کا اظہار  ایک ماہر اور برطانیہ میں انسٹی ٹیوٹ فار ایسٹ ویسٹ اسٹریٹجک اسٹڈیز کے صدر جیان کرسٹوف آئسکس وان پیفٹن نے کیا ہے ۔

 انہوں نے  کہا کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی ایک بڑی کامیابی چین میں انتہائی غربت کا مکمل خاتمہ ہے۔

پیفٹن نے واضح کیا کہ چین نے اقوام متحدہ کے منظور کردہ 2030 ایجنڈا برائے پائیدار ترقی سے 10 سال قبل ہی غربت کے خاتمے میں کامیابی حاصل کرلی تھی۔

انہوں نے کہا کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی  ایک بڑی کامیابی تمام پہلوؤں کے ساتھ ایک معتدل خوشحال معاشرے کی تعمیرکے اپنے پہلے صد سالہ ہدف کو پورا کرنا  ہے۔

علاوہ ازیں انہوں نے کہا کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ نے دنیا کو ایک نیا جمہوری ماڈل پیش کیا ہے ،جو کہ مغربی جمہوری ماڈل کے متبادل سوشلسٹ مشاورتی جمہوریت کی فراہمی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کو یہ کامیابی پارٹی کو لوگوں کی ضروریات اور وسیع طور پر دنیا کی حقیقت کے مطابق مستقل موافقت سے ملی ہے۔

۱۱ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں