پرتگال ، لزبن میں منعقدہ لزبن فیش ویک کے دوران ایک ماڈل ڈیزائنر نونو باتازر کے تیار کردہ ملبوسات کی نمائش کررہی ہے۔ (شِنہوا)
ینگون (شِنہوا) میانمار کا روایتی تھادینگ یود تہوار رواں سال 9 اکتوبر سے شروع ہوا ہے۔
یہ 3 روزہ تہوار " روشنیوں کا تہوار" بھی کہلاتا ہے۔ یہ اس جنوب مشرقی ایشیائی ملک میں روایتی تھینک یان واٹر تہوار کے بعد دوسرا مقبول ترین تہوار ہے۔
روشنی کے تہوار کے دوران بدھ مت کے ماننے والے گھروں ، کام کی جگہوں اور گلیوں کو لالٹین سے سجاتے ہیں اور بچے گلیوں میں کھلونا لالٹین سے کھیلتے ہیں۔
میانمار، ینگون کے عوامی پارک میں تھادینگ یود تہوار کے دوران پھیری والا دل کی شکل کے غبارے فروخت کررہا ہے۔ (شِںہوا)
میانمار، ینگون میں تھادینگ یود تہوار میں مکمل چاند سے قبل لوگ شمعیں روشن کررہے ہیں۔ (شِںہوا)
میانمار، ینگون کے عوامی پارک میں تھادینگ یود تہوار کے دوران لوگ آتش بازی دیکھ رہے ہیں۔ (شِںہوا)
میانمار، ینگون کے عوامی پارک میں تھادینگ یود تہوار کے دوران پھیری والا دل کی شکل کے غبارے فروخت کررہا ہے۔ (شِںہوا)
بیجنگ (شِںہوا) چینی ماہرین نے چین کے جنوب مغربی علاقہ کی جنگلی حیات کا نقشہ شائع کیا ہے۔
چینی اکیڈمی برائے سائنس کے ماتحت کن منگ انسٹی ٹیوٹ برائے حیاتیات کے مطابق 5 جلدوں پر مشتمل اس نقشے میں چین کے جنوب مغربی علاقے میں پائے جانے والے ریڑھ کی ہڈی کے حامل 2 ہزار 18 جانوروں اور حشرات الارض کو منظم طریقے سے پیش کیا گیا۔
اس میں خطے کے قدرتی ماحول اور حالات، پیچیدہ جغرافیائی حیوانات اور جنگلی جانوروں کے وسائل بارے اہم خصوصیات بھی متعارف کرائی گئی ہیں۔
کتابی سلسلے میں ہر اقسام کی اصل ماحولیاتی تصاویر دی گئی ہیں جو قدرتی ماحول میں جنگلی جانوروں کے حقیقی رنگ، رہنے کے انداز اور طرز عمل کی خصوصیات کی عکاسی کرتی ہیں۔ اس میں 26 اقسام پہلی بار عوام کے سامنے آئی ہیں۔
یہ نقشہ چینی اکیڈمی برائے سائنس کے ماتحت کن منگ انسٹی ٹیوٹ برائے حیاتیات اور دیگر اداروں نے مشترکہ طور پر مرتب کیا ہے۔
کوالالمپور (شِنہوا) ملائیشیا کے وزیراعظم اسماعیل صابری یعقوب نے ملک کی پارلیمنٹ کو تحلیل کرنے کا اعلان کر دیا ، جس سے عام انتخابات آئندہ 60 روز میں ہو نے کی را ہ ہموار ہو گئی ہے۔
اسماعیل صابری نے ٹیلی ویژن پر قوم سے خطاب میں کہا کہ انہیں ملک کے آئین کے تحت شاہ سلطان عبداللہ سلطان احمد شاہ کی رضامندی حاصل ہے۔
اسماعیل صابری نے کہا کہ 2018 میں عام انتخابات کے بعد کئی غیرمعمولی واقعات ہوئے ،متعدد وزرائے اعظم تبدیل ہوئے، غیریقینی صورتحال رہی اور نوول کرونا وائرس وبا آئی ۔ ان سب نے ملکر ملک کی سماجی ، معاشی اور سیاسی صورتحال کو نقصان پہنچایا ۔
انہوں نے کہا کہ اس اعلان کے ساتھ ہی عوام کو دوبارہ مینڈیٹ مل جائے گا۔ عوامی مینڈیٹ ملک میں سیاسی استحکام لانے حکومت کی تشکیل اور استحکام میں اہم کام کرےگا۔
ملائیشیا کے الیکشن کمیشن کی جانب سے پولنگ کی تاریخ کا اعلان باقی ہے۔ عام انتخابات پارلیمنٹ کی تحلیل کے بعد 2 ماہ کے اندر ہو جا نے چا ہئیں۔
رائے دہندگان 222 رکنی دیوان رکیات یا ایوان نمائندگان کا انتخاب کریں گے۔
لہاسہ(شِنہوا) چین کے جنوب مغربی تبت خوداختیار خطے میں ثقافتی صنعت کی مجموعی پیداوار گزشتہ دہائی کے دوران چار گنا سے زیادہ بڑھ کر 6.9 ارب یوآن (تقریباً 97کروڑ 19 لاکھ امریکی ڈالرز) ہو گئی ہے ۔
علاقائی محکمہ ثقافت کے ڈپٹی ڈائریکٹر گان لیچوان نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ اس پیداوار میں 15 فیصد سے زیادہ اوسطاً سالانہ شرح نمو حاصل ہوئی ہے۔
گان نے مزید کہا کہ گزشتہ دہائی کے دوران مرکزی اور علاقائی دونوں حکومتوں کی جانب سےمختص کیے گئے 40 کروڑ یوآن سے زائد غیر مادی ثقافتی ورثے کے تحفظ پر خرچ کیے گئے ہیں ۔
تبت میں اب تین اشیا(گیسر، تبتی اوپرا اور سووا رگپا لم ادویاتی غسل) یونیسکو کے غیر مادی ثقافتی ورثے کی فہرست میں شامل ہیں۔
قومی غیر مادی ثقافتی ورثے کی فہرست میں 96 ریاستی سطح کے عہدیدار نمائندوں کے ساتھ 106 اشیاء اورعلاقائی فہرست میں 522 علاقائی سطح کے عہدیدار نمائندوں کے ساتھ 460 اشیاء ہیں۔
اس خطے نے غیر مادی ثقافتی ورثے کی خصوصیات کے حامل 8 کاؤنٹیوں،بستیوں اور دیہاتوں اور 19 غیر مادی ثقافتی ورثے کے سیاحتی مقامات کے نام رکھے ہیں۔
گان نے کہا کہ خطےمیں مجموعی طور پر 121 غیر مادی ثقافتی ورثے کی ورکشاپس قائم کی گئی ہیں ۔
ان سے2 ہزار 271 گھرانوں کے 3 ہزار 53 افراد کےلیے ملازمتیں پیدا ہوئیں اور ماہانہ آمدنی میں اوسطاً 3 ہزار 200 یوآن سے زیادہ اضافہ ہوا۔
ماسکو (شِنہوا) روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے کہا ہے کہ کریمیا پل پر ہونے والا دھماکہ بلاشبہ دہشت گردی کی ایک کارروائی تھی جس کا مقصد روس کے اہم شہری بنیادی ڈھانچے کو تباہ کرنا تھا۔
روس کی تحقیقاتی کمیٹی کے چیئرمین الیگزینڈر باسٹریکن سے ہونے والی ملاقات کے دوران پوتن نے کہا کہ یوکرین کی اسپیشل سروسز اس کارروائی کی سہو لت کار،عمل درآمد کرنے والی اور ماسٹر مائنڈ ہے۔
پوتن کے بیان کی تصدیق کرتے ہوئے باسٹریکن نے کہا کہ اس واقعے میں روس اور دیگر ممالک کے شہری بھی ملوث تھے۔
باسٹریکن نے کہا کہ ہم نے پہلے ہی اس ٹرک کے راستے کا سراغ لگالیا ہے جس میں دھماکہ ہوا تھا۔ یہ بلغاریہ،جارجیا، آرمینیا، شمالی اوسیشیا اور کراسنوڈار کے علاقے سے گزرا تھا۔
انہوں نےمزید کہا کہ ہم نے روسی تحقیقاتی کمیٹی (فیڈرل سیکیورٹی سروس) کے ایجنٹس کی مدد سے اس دھماکے میں ملوث افراد کی بھی شناخت کر لی ہے۔
ہم ان مشتبہ افراد کی بھی شناخت کرنے میں کامیاب ہو گئے جو دہشت گردی کی کارروائی کا انتظام کر سکتے تھے اور جو روسی فیڈریشن میں سرگرم ہیں۔
یہ ہلاکت خیز دھماکہ ہفتے کے روز 19 کلومیٹر طویل کریمیا کے پل پر ہوا تھا ۔ یہ پل آبنائے کرچ پر گاڑیوں اور ٹرینوں کے لیے دو متوازی راستوں پر مشتمل ہے۔
سڑک والے پل پر ایک ٹرک میں دھماکہ ہو ا جس کے نتیجے میں جزیرہ نما کریمیا جانے والی ٹرین کے ایندھن کے سات ٹینکوں میں آگ لگ گئی۔
دھماکے میں تین افراد ہلاک ہوئے جبکہ اس کے نتیجے میں سڑک کے پل کےدو ستون بھی جزوی طور پر منہدم ہوگئے۔
یوکرین کے قانون نافذ کرنے والے اداروں میں اپنے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے انٹرفیکس یوکرین نیوز ایجنسی نے کہا ہے کہ کریمیا کے پل پر پیش آنے والا واقعہ یوکر ین کی سیکیورٹی سروس ( ایس ایس یو ) نے کیا ہے جو کہ ایک خصوصی کارروائی تھی ۔
یوکرائن کی سیکیورٹی سروس نے تاحال اس واقعہ پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔
کابل(شِنہوا)افغانستان کے دارالحکومت کابل میں مقامی خیراتی ادارے بنیاد قریہ کی طرف سے مجموعی طور پر 1 ہزار مستحق خاندانوں میں راشن تقسیم کیا گیا ہے ۔ امدادوصول کرنیوالوں میں سے زیادہ یتیم اور معذور افراد تھے۔
خیراتی ادارے کے اہلکار مجیب الرحمن محمودی نے شِنہوا کو بتایا کہ ہمارے آج کے امدادی پیکج میں 50 کلوگرام آٹا، چینی، مٹر، چاول، خوردنی تیل ، کھجور اور نمک شامل ہے اور ہم یہ پیکج یہاں جمع ہونے والے ہر خاندان میں تقسیم کریں گے۔
افغانستان کے کابل میں مستحق افغان شہری راشن وصول کر رہے ہیں۔(شِنہوا)
امدادی اداروں کی رپورٹوں کے مطابق افغانستان کی 3 کروڑ 50 لاکھ آبادی میں سے 2 کروڑ 20لاکھ سے زیادہ کو خوراک کی شدید قلت اور انسانی بحران کا سامنا ہے۔
45 سالہ بہرام خان نےبتایا کہ میرا تعلق ایک داخلی طور پر بے گھر خاندان سے ہے ہمارے پاس رہنے کیلئے کوئی پناہ گاہ نہیں۔ میں یہاں امداد وصول کرنے کیلئے آیا ہوں۔
کاراکاس(شِنہوا)وینزویلا کی شمالی ریاست آراگوا میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث کم از کم 22 افراد ہلاک اور 52لاپتہ ہو گئے ہیں۔
نائب صدر ڈیلسی روڈریگز نے ٹیلی ویژن پر ایک بیان میں بتایا کہ صدر نکولس مدورو علاقے کو آفت زدہ قرار دیتے ہوئے 3 روزہ سوگ کا اعلان کرینگے۔
لینڈ سلائیڈنگ موسلادھار بارش کے باعث ہوئی جس کے نتیجے میں دارالحکومت کاراکاس سے تقریباً 60 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع قصبے لاس ٹیجریاس کے قریب ندی نالوں میں پانی کی انتہائی سطح بلند ہو گئی ہے۔
گزشتہ روز متاثرہ علاقہ کا دورہ کرنیوالی ڈیلسی روڈریگز نے کہا کہ لاپتہ افراد کی تلاش کیلئے بولیویرین نیشنل آرمڈ فورسز کو روانہ کر دیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ متاثرہ خاندانوں کیلئے پناہ گاہیں قائم کر دی گئی ہیں اور تباہ شدہ کاروباروں کوامداد فراہم کی جائیگی۔
وزیر برائے داخلی تعلقات ، انصاف و امن ریمیگیو سیبالوس نے کہا کہ سیکورٹی اور ہنگامی حالات سے نمٹنے والے اداروں کے 1 ہزار سے زائد اہلکار امدادی سرگرمیوں میں شریک ہیں۔
بیجنگ(شِنہوا)چین نے تیل کی بین الاقوامی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کی وجہ سے ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کو برقراررکھنےکا اعلان کیا ہے۔
قومی ترقی واصلاحات کمیشن نے پیرکو بتایا کہ 21 ستمبر سے تیل کی بین الاقوامی قیمت میں اتار چڑھاؤ دیکھا گیا ہے، جس کے بعد 10 دنوں میں فی ٹن قیمت میں 50 یوآن (تقریباً 7.04 امریکی ڈالر) کم کی اوسط تبدیلی واقع ہوئی ۔اس لیے ملکی مارکیٹ میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اس موقع پر ردوبدل نہیں کیا جائے گا۔قیمتوں کے تعین کے موجودہ طریقہ کار کے تحت، اگر بین الاقوامی خام تیل کی قیمتیں 10 دنوں کے اندر اوسطاً کم از کم 50 یوآن فی ٹن تبدیل ہوتی ہیں، تو چین میں ریفائنڈ آئل مصنوعات جیسے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں اسی کے مطابق ایڈجسٹ کی جاتی ہیں۔
اقوام متحدہ (شِنہوا)اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے ہیٹی میں انسانی بحران سے نمٹنے میں مدد کے لیے خصوصی بین الاقوامی مسلح فورس کی تعیناتی کا مطالبہ کیا ہے ۔
ان کے ترجمان سٹیفن ڈوجارک نے ایک بیان میں کہا کہ سیکرٹری جنرل ہیٹی کی صورت حال کے بارے میں سخت فکر مند ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہیٹی ڈرامائی طور پر سیکورٹی کی خراب صورتحال کے دوران ہیضے کی وبا کا سامنا کر رہا ہے جس نے ملک کو مفلوج کر دیا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ غنڈوں کے گروہوں نے دارالحکومت پورٹ او پرنس میں تزویراتی طورپر اہم ویریکوس ایندھن کے ٹرمینل
کو کنٹرول کیا ہے۔اس کے ساتھ ساتھ اہم سروسز بشمول پینے کے پانی، خوراک اور طبی سامان کی تقسیم پر بھی ان کا قبضہ ہے۔یہ سہو لیات بیماری کے تیزی سے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ضروری ہیں ۔
بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ اولین ترجیح لوگوں کی جانیں بچانا ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ گوتریس نے سلامتی کونسل کو ایک خط پیش کیا جس میں ہیٹی کے لئے سیکورٹی معاونت میں اضافے کے اختیارات شامل تھے۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے ہیٹی کے شراکت داروں پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے اختلافات سے بالاتر ہو کر جلد از جلد پرامن اور جامع مذاکرات میں شریک ہوں۔
بیجنگ(شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ نے الیگزینڈر وان ڈیر بیلن کو آسٹریا کا دوبارہ صدر منتخب ہونے پر مبارکباد کا پیغام بھیجا ہے۔ اپنے پیغام میں صدر شی نے کہا کہ وہ چین اور آسٹریا کے تعلقات کو بہت اہمیت دیتے ہیں اور چین-آسٹریا دوستانہ اسٹریٹجک شراکت داری میں نئی پش رفت کے لیے وان ڈیر بیلن کے ساتھ مل کر کام کرنے کے خواہاں ہیں تاکہ دونوں ممالک اور ان کے عوام کو فائدہ پہنچے۔
بیجنگ(شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ نے الیگزینڈر وان ڈیر بیلن کو آسٹریا کا دوبارہ صدر منتخب ہونے پر مبارکباد کا پیغام بھیجا ہے۔ اپنے پیغام میں صدر شی نے کہا کہ وہ چین اور آسٹریا کے تعلقات کو بہت اہمیت دیتے ہیں اور چین-آسٹریا دوستانہ اسٹریٹجک شراکت داری میں نئی پش رفت کے لیے وان ڈیر بیلن کے ساتھ مل کر کام کرنے کے خواہاں ہیں تاکہ دونوں ممالک اور ان کے عوام کو فائدہ پہنچے۔
بیجنگ(شِنہوا) چینی محققین نے ایک ملٹی ماڈل نیورو امیجنگ ڈیٹاسیٹ متعارف کرایا ہے جس میں انسانی دماغی کے پروسیسنگ کے عمل کا مطالعہ کرنے کے لیے تقریباً 10ہزار چینی الفاظ شامل ہیں۔
چین کی اکیڈمی آف سائنسز (سی اے ایس ) کے مطابق جریدے سائنٹفک ڈیٹا میں شائع ایک مضمون میں کہا گیا ہے کہ ڈیٹاسیٹ کے دوران 12 صحت مند رضاکاروں پر فنکشنل میگنیٹک ریزوننس امیجنگ (ایف ایم آر آئی ) اور میگنیٹوئنسیفالوگرافی (ایم ای جی ) ڈیٹا کو ترتیب اور اسے پراسس کیا گیاجبکہ اس دوران رضاکاروں کو چھ گھنٹے تک قدرتی کہانیاں سنانے کے ساتھ ہائی ریزولوشن سٹرکچرل، ڈفیوژن ایم آر آئی اور آرام کی حالت ایف ایم آر آئی میں رکھا گیا۔
سی اے ایس انسٹی ٹیوٹ آف آٹومیشن کے محققین نے اس دوران بھرپور لسانی تشریحات بھی فراہم کیں، جن میں الفاظ کی فریکوئنسی، سینٹیکٹک ٹری اسٹرکچر، ٹائم الائنڈ کیریکٹر اور مختلف قسم کے الفاظ اور کردارکی ایمبیڈنگ شامل تھی۔ تحقیقی مضمون میں کہا گیا ہے کہ اس طرح کے مطابقت پذیر ڈیٹا کو پہلے ایف ایم آر آئی میں اور پھر ایم ای جی میں کہانی سننے والے شرکاء کے ایک ہی گروپ کے ذریعہ الگ سے جمع کیا گیا، جو زبان کی فہم کی متحرک پروسیسنگ کے مطالعہ کے لیے موزوں ہیں۔ اس کے علاوہ، ڈیٹاسیٹ، مختلف عنوانات کے ساتھ کہانیوں کے ایک بڑی ذخیرہ الفاظ پر مبنی، کمپیوٹیشنل لینگویج ماڈلز کا جائزہ لینے اور بہتر بنانے کے لیے دماغی معیار کے طور پر کام کر سکتا ہے۔
سٹاک ہوم(شِنہوا) رائل سویڈش اکیڈمی آف سائنسز کی جانب سے اقتصادیات کا نوبل انعام 2022 تین ماہرین اقتصادیات بین ایس برنانکے، ڈوگلس ڈبلیوڈائمنڈ اور فلپ ایچ ڈے بی وگ کوبینکوں اور مالیاتی بحرانوں پر تحقیق پر مشترکہ طور پر دیا گیا ہے۔
ایک ٹیلی فون انٹرویو میں، ڈائمنڈ نے کہا کہ یہ خبر حیران کن تھی۔ موجودہ صورتحال کے بارے میں بات کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ ہم یقیناً 2008 کے مالیاتی بحران کے مقابلے میں آج بہت بہتر تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مالیاتی نظام پر عوام کااعتماد ختم ہونے کی صورت میں مالیاتی بحران بدتر ہو جاتا ہے ،بینکوں کو مالیاتی شعبے کے استحکام کو یقینی بنانے کے لیے تیار رہنا چاہیے۔
پنوم پن(شِنہوا)کمبوڈیا میں آزمائشی طور پر کھولی جانیوالی ایکسپریس وے پر ابتدائی 9 دنوں کے دوران1 لاکھ سے زائد گاڑیاں سفر کر چکی ہیں۔
فری وے آپریٹر کمبوڈین پی پی ایس ایچ وی ایکسپریس وے کمپنی کی جانب سے پیر کے روز جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق یکم سے 9 اکتوبر تک پنوم پن ۔ سیہانوک ویل ایکسپریس وے پرٹریفک کا مجموعی حجم 1 لاکھ 18 ہزار 376 رہا ہے۔ اوسطاً یومیہ 13 ہزار 153 گاڑیاں اس پر سفر کر رہی ہیں۔
اعدادوشمار سے پتہ چلتا ہے کہ اتوار کے روز 8 اسٹیشنوں سے داخل و خارج ہونیوالی تقریباً 21 ہزار 707 گاڑیوں نے 187 کلومیٹر کی فری وے پر سفر کیا۔
چینی سرمایہ کاری سے3 سال سے زائد عرصہ میں تعمیر ہونیوالی پنوم پن ۔ سیہانوک ایکسپریس وے کو آزمائشی طور پر بغیر فیس یکم اکتوبر سے ایک ماہ تک عوام کیلئے کھول دیا گیا ہے۔
وزارت پبلک ورکس و ٹرانسپورٹ نے کہا ہے کہ ٹریفک کا بڑھتا ہوا حجم یہ ثابت کرتا ہے کہ ایکسپریس وے واقعی ایک ممکنہ اقتصادی راستہ ہے۔
چائنہ روڈ اینڈ برج کارپوریشن کی سرمایہ کاری سے بنائی گئی ایکسپریس وے دارالحکومت پنوم پن اور گہرے سمندر سے جڑے ساحلی صوبے پریہ سیہانوک کو آپس میں ملاتی ہے۔
پنوم پن(شِنہوا)کمبوڈیا میں آزمائشی طور پر کھولی جانیوالی ایکسپریس وے پر ابتدائی 9 دنوں کے دوران1 لاکھ سے زائد گاڑیاں سفر کر چکی ہیں۔
فری وے آپریٹر کمبوڈین پی پی ایس ایچ وی ایکسپریس وے کمپنی کی جانب سے پیر کے روز جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق یکم سے 9 اکتوبر تک پنوم پن ۔ سیہانوک ویل ایکسپریس وے پرٹریفک کا مجموعی حجم 1 لاکھ 18 ہزار 376 رہا ہے۔ اوسطاً یومیہ 13 ہزار 153 گاڑیاں اس پر سفر کر رہی ہیں۔
اعدادوشمار سے پتہ چلتا ہے کہ اتوار کے روز 8 اسٹیشنوں سے داخل و خارج ہونیوالی تقریباً 21 ہزار 707 گاڑیوں نے 187 کلومیٹر کی فری وے پر سفر کیا۔
چینی سرمایہ کاری سے3 سال سے زائد عرصہ میں تعمیر ہونیوالی پنوم پن ۔ سیہانوک ایکسپریس وے کو آزمائشی طور پر بغیر فیس یکم اکتوبر سے ایک ماہ تک عوام کیلئے کھول دیا گیا ہے۔
وزارت پبلک ورکس و ٹرانسپورٹ نے کہا ہے کہ ٹریفک کا بڑھتا ہوا حجم یہ ثابت کرتا ہے کہ ایکسپریس وے واقعی ایک ممکنہ اقتصادی راستہ ہے۔
چائنہ روڈ اینڈ برج کارپوریشن کی سرمایہ کاری سے بنائی گئی ایکسپریس وے دارالحکومت پنوم پن اور گہرے سمندر سے جڑے ساحلی صوبے پریہ سیہانوک کو آپس میں ملاتی ہے۔
موغادیشو(شِنہوا)صومالی نیشنل آرمی کے فوجی دستوں نے ملک کے وسطی ضلع بلابورٹے میں ایک کارروائی کےدوران الشباب کے 200 سے زائد عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیا ہے۔
سرکاری میڈیا کےمطابق عسکریت پسند ضلع بیلڈوینے اور بلابورڈے کو جوڑنے والی سڑک کو بند کرنے اور حملہ کرنےکا منصوبہ بنا رہے تھے لیکن فورسز نے بروقت خفیہ اطلاع موصول ہونے کے بعد حملہ ناکام بنا دیا ہے۔
صومالی خبر رساں ایجنسی نے بتایا کہ ان عسکریت پسندوں کا مقصد بیلڈوینے اور بلابورڈے قصبوں کے مابین سڑک کو بلاک کرنا تھا لیکن انہوں نے صورتحال کا غلط اندازہ لگایا اور جھڑپ شروع ہوگئی۔
حکومت نواز ملیشیا کی حمایت یافتہ صومالی فورسز نے گزشتہ 3 ہفتوں کے دوران وسطی صومالیہ میں کی جانیوالی کارروائیوں میں 40 سے زائد دیہات کو آزاد کرا لیا ہے اور الشباب کے 500 سے زیادہ عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیا ہے۔
پرتگال ، لزبن میں منعقدہ لزبن فیش ویک کے دوران ایک ماڈل ڈیزائنر نونو باتازر کے تیار کردہ ملبوسات کی نمائش کررہی ہے۔ (شِنہوا)
پرتگال ، لزبن میں منعقدہ لزبن فیشن ویک کے دوران ایک ماڈل ڈیزائنر نونو باتازر کے تیار کردہ ملبوسات کی نمائش کررہی ہے۔ (شِنہوا)
پرتگال ، لزبن میں منعقدہ لزبن فیش میں ویک کے دوران ایک ماڈل ڈیزائنر نونو باتازر کے تیار کردہ ملبوسات کی نمائش کررہی ہے۔ (شِنہوا)
پرتگال ، لزبن میں منعقدہ لزبن فیش ویک کے دوران ایک ماڈل ڈیزائنر نونو باتازر کے تیار کردہ ملبوسات کی نمائش کررہی ہے۔ (شِنہوا)
پرتگال ، لزبن میں منعقدہ لزبن فیش ویک کے دوران ماڈلز ڈیزائنر نونو باتازر کے تیار کردہ ملبوسات کی نمائش کررہی ہیں۔ (شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا) چین نے کہا ہے کہ ایک چین کا اصول آبنائے تائیوان میں امن اور استحکام کی بنیاد ہے۔
وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤننگ نے پیر کو نیوز بریفنگ میں کہا کہ ہم پرامن دوبارہ اتحاد کے لیے وسیع گنجائش پیدا کرنے کے لیے تیار ہیں، لیکن ہم تائیوان کی آزادی علیحدگی پسند سرگرمیوں کے لیے کبھی بھی کوئی گنجائش نہیں چھوڑیں گے۔
ترجمان نے کہاکہ آبنائے تائیوان میں موجودہ تناؤ کی وجہ کی حقیقت یہ ہے کہ تائیوان کی ڈیموکریٹک پروگریسو پارٹی کے حکام سختی سے تائیوان کی آزادی کے علیحدگی پسند موقف پر قائم ہیں اور بیرونی طاقتوں کے ساتھ مل کر مسلسل اشتعال انگیزی کر رہے ہیں، جو آبنائے پار تعلقات میں پرامن پیش رفت کو بری طرح نقصان پہنچا رہی ہے۔
ماؤ نے کہا کہ تائیوان کا مسئلہ چین کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت سے متعلق ہے۔ تائیوان چین کی سرزمین کا ایک ناقابل تقسیم حصہ ہے۔
بیجنگ(شِنہوا) چین کےمرکزی بینک نے یورپین سنٹرل بینک(ای سی بی) کے ساتھ دو طرفہ کرنسی کے تبادلے کے معاہدے کی تجدید کی ہے۔
پیپلزبینک آف چائنہ (پی بی او سی) کی جانب سے پیر کے روز جاری کردہ ایک بیان کے مطابق اس معاہدے کا پیمانہ 3 کھرب 50 ارب یوآن(تقریباً 49 ارب 30 کروڑ امریکی ڈالر) یا 45ارب یورو ہے۔ یہ معاہدہ 3 سال کیلئے مؤثر ہو گا۔
پی بی او سی نے کہا کہ معاہدے کی تجدید سے دو طرفہ مالی تعاون کو گہرا کرنے، تجارت اور سرمایہ کاری کو آسان بنانے اور مالیاتی منڈی کے استحکام کو برقرار رکھنے میں مدد ملے گی۔
کرنسی تبادلہ کے تحت یہ دیکھا جاتا ہے کہ دو فریق اتار چڑھاؤ سے بچتے ہوئے پہلے سے طے شدہ شرح پر غیر ملکی کرنسی کی ایک خاص مقدار کے تبادلے پر متفق ہیں۔
بیجنگ(شِنہوا)چین میں ستمبر کے دوران ویئر ہاؤس سٹوریج کے شعبہ میں توسیع دیکھی گئی ہے۔
چائنہ فیڈریشن آف لاجسٹک اینڈ پرچیزنگ اور سی ایم ایس ٹی ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ کی جانب سے مشترکہ طور پر جاری کردہ سروے کے مطابق گزشتہ ماہ شعبے کی ترقی کو ظاہر کرنیوالا انڈیکس 52 فیصد پر کھڑا رہا جو گزشتہ ماہ کی نسبت 0.8 فیصد پوائنٹس زیادہ ہے اور مسلسل 5 ماہ سے توسیعی زون میں برقرار ہے۔
انڈیکس کا 50 فیصد سےاوپر آنا شعبے میں توسیع جبکہ 50 فیصد سے نیچے جانا اس کے سکڑنے کو ظاہر کرتا ہے۔
سی ایم ایس ٹی ڈیویلپمنٹ کے نائب صدر وانگ یونگ نے ویئرہاؤسنگ کی طلب میں بلندی کے رحجان پر روشنی ڈالتے ہوئے یہ نوٹ کیا کہ سیکٹر نے گزشتہ ماہ بھی اچھی کارکردگی کا سلسلہ جاری رکھا ہے۔
اس شعبےکی کمپنیاں مستقبل کی مارکیٹ کے بارے میں پر امید ہیں، کاروباری سرگرمیوں کیلئے توقعات کی پیمائش کرنیوالا ذیلی انڈیکس اگست سے 0.5 فیصد پوائنٹس اضافہ کے ساتھ ستمبر میں 55 فیصد تک پہنچ گیا ہے۔
ایسوسی ایشن نے کہاکہ سال کی چوتھی سہ ماہی کے دوران انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری اور ای کامرس کی کھپت سے فروغ پانے والے اس شعبے کی نشوونما جاری رہنے کی توقع ہے۔
بیجنگ(شِنہوا) چین کی وزارت تجارت نے سیمی کنڈکٹر چپس پر چین کیلئے نئے امریکی برآمدی کنٹرول کی سختی سے مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے دونوں ممالک میں کمپنیوں کے درمیان معمول کی تجارت کو شدید نقصان پہنچے گا اور عالمی صنعتی اور سپلائی چین کے استحکام کو خطرہ لاحق ہو جائیگا ۔
ترجمان نے کہا کہ چین کے نوٹس میں آیا ہے کہ 9 چینی اداروں کو غیر تصدیق شدہ اداروں کی فہرست سے نکال دیا گیا ہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ دونوں ممالک تعاون اور باہمی فائدے کے اصول پر عمل کر کے ایسے حل تلاش کر سکتے ہیں جس سے دونوں اطراف کے کاروباری اداروں کو فائدہ پہنچے۔
ترجمان نے یہ بھی کہا کہ اس کے ساتھ ہی امریکہ نے 31 چینی اداروں کو غیر تصدیق شدہ اداروں کی فہرست میں شامل کر کے سیمی کنڈکٹر اور دیگر شعبوں میں برآمدی کنٹرول کو مزید سخت کر دیا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ یہ ٹیکنالوجی کی غنڈہ گردی کا ایک عام عمل ہے جو نہ صرف دونوں ممالک کے درمیان تعاون کی روح کی خلاف ورزی کرتا ہے بلکہ دونوں فریقوں کے درمیان حقائق پر مبنی تعاون کو بھی نظر انداز کرتا ہے ، انہوں نے مزید کہا کہ امریکی اقدام سے نہ صرف چینی کاروباری اداروں کے جائز حقوق اور مفادات بلکہ امریکی برآمد کنندگان کے تجارتی مفادات کو بھی نقصان پہنچے گا۔
بیجنگ(شِنہوا) چین کی وزارت تجارت نے سیمی کنڈکٹر چپس پر چین کیلئے نئے امریکی برآمدی کنٹرول کی سختی سے مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے دونوں ممالک میں کمپنیوں کے درمیان معمول کی تجارت کو شدید نقصان پہنچے گا اور عالمی صنعتی اور سپلائی چین کے استحکام کو خطرہ لاحق ہو جائیگا ۔
ترجمان نے کہا کہ چین کے نوٹس میں آیا ہے کہ 9 چینی اداروں کو غیر تصدیق شدہ اداروں کی فہرست سے نکال دیا گیا ہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ دونوں ممالک تعاون اور باہمی فائدے کے اصول پر عمل کر کے ایسے حل تلاش کر سکتے ہیں جس سے دونوں اطراف کے کاروباری اداروں کو فائدہ پہنچے۔
ترجمان نے یہ بھی کہا کہ اس کے ساتھ ہی امریکہ نے 31 چینی اداروں کو غیر تصدیق شدہ اداروں کی فہرست میں شامل کر کے سیمی کنڈکٹر اور دیگر شعبوں میں برآمدی کنٹرول کو مزید سخت کر دیا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ یہ ٹیکنالوجی کی غنڈہ گردی کا ایک عام عمل ہے جو نہ صرف دونوں ممالک کے درمیان تعاون کی روح کی خلاف ورزی کرتا ہے بلکہ دونوں فریقوں کے درمیان حقائق پر مبنی تعاون کو بھی نظر انداز کرتا ہے ، انہوں نے مزید کہا کہ امریکی اقدام سے نہ صرف چینی کاروباری اداروں کے جائز حقوق اور مفادات بلکہ امریکی برآمد کنندگان کے تجارتی مفادات کو بھی نقصان پہنچے گا۔
ہانگ کانگ(شِنہوا) چین کے خصوصی انتظامی علاقے ہانگ کانگ (ایچ کے ایس اے آر) حکومت کے مالیاتی سیکرٹری پال چھان نے کہا ہے کہ ہانگ کانگ کے پاس ایک بین الاقوامی مالیاتی مرکز کے طور پر مستقبل میں ترقی کے وسیع مواقع موجود ہیں۔
چھان نے ایک بلاگ پوسٹ میں کہا کہ ہانگ کانگ کو ایک سرخیل اور ترقی یافتہ مارکیٹ بننے کے لیے معیار اور مقدار دونوں لحاظ سے برتری حاصل ہے۔
انہوں نے کہا کہ دیگر بین الاقوامی مالیاتی مراکز کے مقابلے میں، ہانگ کانگ کو سب سے بڑا اور بنیادی فائدہ یہ حاصل ہے کہ یہ ملک کا سب سے بڑا بین الاقوامی مالیاتی مرکز ہے جو ایک ملک، دو نظام کے تحت "سپرکنیکٹر" کے طور پر کام کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایک ملک، دو نظام کی ادارہ جاتی طاقت ہانگ کانگ کو ایک منفرد مقام کے طور پر برتری دلاتی ہے، جیسا کہ ایچ کے ایس اے آر کا بنیادی قانون ہانگ کانگ کے اندر اور باہر سرمائے کے آزادانہ بہاؤ اور ہانگ کانگ ڈالر کی قانونی حیثیت کو تحفظ دیتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایک شفاف، مستحکم اور موثر منسلک شرح مبادلہ کے نظام نے ہانگ کانگ کے مالیاتی اور مالی استحکام میں مرکزی کردار ادا کیا ہے۔
ملائیشیا کے کوالالمپور میں وزیراعظم اسماعیل صابری یعقوب ٹیلی ویژن پر خطاب کے دوران پارلیمنٹ کو تحلیل کرنے کا اعلان کر رہے ہیں۔(شِنہوا)
ملائیشیا کے کوالالمپور میں وزیراعظم اسماعیل صابری یعقوب ٹیلی ویژن پر خطاب کے دوران پارلیمنٹ کو تحلیل کرنے کا اعلان کر رہے ہیں۔(شِنہوا)
ملائیشیا کے کوالالمپور میں وزیراعظم اسماعیل صابری یعقوب ٹیلی ویژن پر خطاب کے دوران پارلیمنٹ کو تحلیل کرنے کا اعلان کر رہے ہیں۔(شِنہوا)
ملائیشیا کے کوالالمپور میں ایک شخص اپنے موبائل فون پر وزیراعظم اسماعیل صابری یعقوب کا خطاب سن رہا ہے۔ملائیشیا کے وزیراعظم نے پارلیمنٹ تحلیل کرنے کا اعلان کیا ہے۔(شِنہوا)
نیدرلینڈز اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان ڈیوس کپ فائنلزکا پہلا کوارٹر فائنل 22 نومبر کو کھیلا جائے گا،ڈیوس کپ فائنلزکی کوارٹر فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی ہے اور اٹلی، امریکا،جرمنی،کینیڈا،سپین،کروشیا، نیدرلینڈز اور آسٹریلیا کی ٹیمیں ڈیوس کپ فائنلزکی کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچ چکی ہیں،ڈیوس کپ فائنلز کے تمام کوارٹر فائنلز سپین میں کھیلے جائیں گے۔ ڈیوس کپ فائنلز کا کوارٹر فائنل رائونڈ 22 نومبر سے شروع ہوگا۔ پہلے کوارٹر فائنل میں نیدرلینڈز کا مقابلہ آسٹریلیا سے ہوگا۔ ہسپانوی ٹیم اور کروشیا کی ٹیموں کے درمیان ڈیوس کپ فائنلزکا دوسرا کوارٹر فائنل 23 نومبر کو کھیلا جائے گا جبکہ ڈیوس کپ فائنلز کا تیسرا اور چوتھا کوارٹر فائنل میچ 24 نومبر کو کھیلا جائے گا،تیسرے کوارٹر فائنل میچ میں جرمنی اور کینیڈا جبکہ چوتھے اور آخری کوارٹر فائنل میچ میں اٹلی اور امریکا کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔ٹاپ ایٹ رائونڈ مکمل ہونے کے بعد ڈیوس کپ فائنلز کا پہلا سیمی فائنل میچ 25 نومبر جبکہ دوسرا سیمی فائنل میچ 26 نومبر کو کھیلا جائے گا جبکہ فائنل میچ 27 نومبر کو کھیلا جائے گا۔ یادر رہے کہ ڈیوس کپ فائنلزکے تمام کوارٹر فائنلز اور سیمی فائنلز سمیت فائنل میچ سپین کے صوبے ملاگا میں کھیلے جائیں گے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
سابق آل رائونڈر عبدالرزاق کے بیٹے علی رزاق نے کہا ہے کہ بچپن سے ہی اپنے والد کوکھیلتے دیکھا ہے، ان ہی کو دیکھ کر بولنگ بھی شروع کی، والد شروع سے ہی انسپائریشن ہیں،پاکستان جونیئر لیگ میں بہاولپور رائیلز کی نمائندگی کر نے والے علی رزاق نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں بتایا کہ والد ہمیشہ بتاتے ہیں کہ میں نے کہاں غلطی کی اور مجھے کیا کرنا ہے، ابھی وہ دوسری ٹیم کے کوچ ہیں لیکن پھر بھی میچ کے بعد بتاتے ہیں، ڈانٹ بھی پڑتی ہے، یہ تو ساتھ ساتھ چلتی ہے،نوجوان آل رائونڈر نے کہا کہ بیٹنگ میں رکی پونٹنگ سے متاثر ہوں، ان کی ویڈیوز دیکھتا ہوں جبکہ بین اسٹوکس میرے پسندیدہ آل رائونڈر ہیں ان کو فالو کرتا ہوں،انہوں نے کہا کہ میں بین اسٹوکس کی اپنے والد کے سامنے بھی تعریف کرتا ہوں، انہیں برا نہیں لگتا بس وہ مثبت کھیلنے کا کہتے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
ویسٹ انڈیز کے جارح مزاج کرکٹر کرس گیل نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے اپنی فیورٹ ٹیموں کے نام بتا دیے،بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں کرس گیل نے کہا کہ میرے خیال میں 13 نومبر کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا فائنل آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان میلبورن گرائونڈ میں کھیلا جائے گا،انہوں نے کہا کہ یہ ویسٹ انڈیز کے لیے بہت مشکل ہے کیوں کہ ٹیم کا کپتان نیا ہے اور ٹیم میں کیرن پولارڈ ، آندرے رسل اور براوو موجود نہیں ہیں،کرس گیل کا کہنا تھا کہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم میں شامل کھلاڑی باصلاحیت ہیں اور کسی بھی ٹیم کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتے ہیں،کرس گیل نے مزید کہا کہ ہم سب جانتے ہیں یہ صرف میچ کے دن حکمت عملی کو صحیح طریقے سے ڈھالنے کا معاملہ ہے، امید ہے کہ ٹیم اچھا کھیلے گی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
سابق ٹیسٹ کرکٹر عمران فرحت نے کہاہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل ٹیم میں تبدیلی کا فائدہ نہیں ہو گا،بائیں ہاتھ کے اوپننگ بیٹسمین عمران فرحت پاکستان جونیئر لیگ میں بہاولپور رائیلز کے کوچ ہیں جبکہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے پاتھ وے پروگرام سے بھی منسلک ہیں،عمران فرحت نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اچھا کرے گی ، جیتے گی،گھبرائیں مت، کھلاڑیوں کو بیک کریں اور انہیں اعتماد دیں ،انہوں نے کہا کہ 2 سال سے انہی کھلاڑیوں پر انویسٹ کیا گیا ہے ان کھلاڑیوں نیرزلٹ بھی دیے ہیں اب تبدیلی مناسب نہیں ہو گی تبدیلیاں جو بھی کرنا ہیں اب ورلڈ کپ کے بعد کریں،سابق اوپنر نے کہا کہ بابر اعظم اور محمد رضوان ٹیم کی اسٹرینتھ کے مطابق کھیل رہے ہیں، وکٹیں ہاتھ میں ہونا اچھی بات ہے، اوپنر اچھا آغاز دیتے ہیں تو اور کیا چاہیے اچھے آغاز کے بعد پھر مڈل آرڈر کو اچھا فنش کرنا چاہیے، عمران فرحت نے کہا کہ اس سے ماڈرن ڈے کرکٹرز ملیں گے پاکستان ٹیم کو جن چیزوں کی ضرورت ہے وہ آنے والے سالوں میں پی جے ایل سے مل جائے گی کھلاڑیوں میں پروفیشنل ازم آئے گا وہ جلد میچور ہوں گے اس سے پاکستان کرکٹ کو فائدہ ہی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجہ نے آئندہ ماہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں شعیب ملک کو زیر غور نہ لانے پر وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ گذشتہ ورلڈکپ میں آل رائونڈر کو شامل کیا تھا، ایسا دوبارہ کرنے میں بھی مجھے کوئی مسئلہ نہیں، میرا سادہ سا فلسفہ ہے کہ سلیکشن میں تسلسل اور کپتان کو مضبوط ہونا چاہیے،ایسا نہیں ہے کہ ہم نے کسی لیونل میسی کو باہر بنچ پر بٹھا رکھا ہے اور کسی ردی پلیئر کو کھلارہے ہیں،انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس آپشنز ہی محدود ہیں،ٹیلنٹ پول کو بڑھانے کیلئے جونیئر لیگ جیسا ایونٹ کروا رہے ہیں،فی الحال کپتان کو مضبوط بنانا اور اس کو کھلاڑیوں کے انتخاب کا حق دینا ضروری ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
پاکستان کرکٹ ٹیم نے ٹی 20 فارمیٹ میں منفی اعتبار سے ایک منفرد اعزاز اپنے نام کرلیا، قومی ٹیم 8 سال میں پہلی مرتبہ 20 اوورز میں ایک بھی چھکا نہیں لگا سکی،کرائسٹ چرچ میں کھیلے گئے سہ فریقی سیریز کے میچ میں پاکستان ٹیم نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 15 چوکوں کی مدد سے 130 رنز بنائے لیکن اس اننگز میں کسی بیٹر کی جانب سے کوئی چھکا نہیں لگایا گیا،نیوزی لینڈ میں اب تک کل 77 ٹی 20 میچز کھیلے گئے ہیں جبکہ پہلی مرتبہ کسی ٹیم کی جانب سے 20 اوورز میں ایک چھکا بھی نہیں لگایا گیا،واضح رہے کہ آخری مرتبہ 2014میں دبئی میں ایسا ہوا تھا جب پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف پورے 20 اوورز کھیلتے ہوئے اننگز میں ایک بھی چھکا نہیں لگایا تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے نیوزی لینڈ سے شکست کے بعد کہا ہے کہ آج کا دن ہمارے لیے برا تھا،کرائسٹ چرچ میں کھیلی جا رہی سہ فریقی ٹی 20 سیریز میں میزبان نیوزی لینڈ سے بدترین شکست کے بعد قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ پچ سلو تھی ہم نے بیٹنگ اچھی نہیں کی، آج کا دن ہمارے لیے برا تھا،واضح رہے کہ سہ فریقی سیریز کے چوتھے میچ میں پاکستانی بلے باز اور بولر دونوں ناکام رہے، پہلے پاکستانی ٹیم نے بیٹنگ کرتے ہوئے سات وکٹوں کے نقصان پر صرف 130 رنز ہی بنا سکے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
سہ ملکی ٹی 20 سیریز کے چوتھے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو تمام شعبوں میں آئوٹ کلاس کر کے 9 وکٹوں سے شکست دے دی،پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں7 وکٹوں کے نقصان پر130 رنز بنائے، میچ میں پاکستان کی جانب سے باونڈریز کی تعداد کم رہی، پورے میچ میں ایک بھی چھکا نہیں لگا اور ٹیم نے مجموعی طور پر میچ میں 15 چوکے لگائے،میچ میں بابر اور رضوان کی پارٹنر شپ نے قومی ٹیم کو 30 رنز کا آغاز فراہم کیا،قومی ٹیم کی جانب سے کپتان بابر اعظم 21، رضوان 16، شان مسعود 14، شاداب 8 اور حیدر علی 8 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، پاکستان کے مڈل آرڈر بیٹر افتخار احمد 27رنز بنا کر آئوٹ ہوئے، محمد نواز صفر اور وسیم جونیئر 1رن بنا کر چلتے بنے، آصف علی نے 25 رنز کی اننگز کھیلی،131رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کے اوپنرز فن ایلن اور ڈیون کونوے نے اننگز کا آغاز کیا اور بڑی پارٹنرشپ قائم کی، دونوں اوپنرز نے پاکستان بولرز کی خوب دھلائی کی اور117 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی،ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کی پہلی وکٹ 117 رنز پر گری جب فن ایلن کو شاداب خان نے 62 رنز پر آئوٹ کیا،نیوزی لینڈ نے 23 گیندوں قبل ہدف حاصل کیا، ڈیون کونوے 49 اور کین ولیمسن 9 رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہے،پاکستان کی جانب سے صرف شاداب خان ہی ایک وکٹ لینے میں کامیاب ہوئے،میچ سے قبل قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی تھی، حارث رئوف کی جگہ نسیم شاہ کو فائنل الیون کا حصہ بنایا گیا، نیوزی لینڈ نے اپنی ٹیم میں 2 تبدیلیاں کیں، بلیئر ٹکنر اور مچل سینٹنر ٹیم میں شامل کیے گئے تھے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
وزیر اعظم شہباز شریف(آج) بدھ کو قازقستان کے 2 روزہ دورے پر روانہ ہوں گے۔ وزیر اعظم شہباز شریف (ج) بدھ سے 13 اکتوبر جمعرات کو قازقستان کا دورہ کریں گے اور وہ آستانہ میں سیکا سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ کابینہ کے ارکان اور اعلی حکام پر مشتمل وفد وزیر اعظم شہباز شریف کے ہمراہ ہو گا۔ وزیر اعظم شہبازشریف جمعرات کو سربراہی اجلاس سے خطاب کریں گے اور وہ مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے سیکا کی اہمیت کو واضح کریں گے۔ شہباز شریف علاقائی اور عالمی مسائل پر پاکستان کے نقطہ نظر کو اجاگر کریں گے اور مختلف سیکا رکن ممالک کے رہنماں کے ساتھ دو طرفہ ملاقاتیں کریں گے۔ واضح رہے کہ سیکا 1992 میں قائم ہوئی تھی جس میں ایشیا کے 27 ممالک شامل ہیں اور پاکستان سیکا کے بانی ارکان میں سے ایک ہے۔ سیکا 5 وسیع ڈومینز کے تحت اعتماد سازی کے اقدامات کو فروغ دیتا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
پاکستان تحریک انصاف نے توشہ خانہ میں سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف ریفرنس قومی اسمبلی میں جمع کرا دیا۔ وزیر اعظم کے سابق معاون خصوصی اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما زلفی بخاری اور افتخار درانی نے ریفرنس سیکرٹری قومی اسمبلی میں جمع کرایا۔ پی ٹی آئی رہنما زلفی بخاری نے ریفرنس جمع کرانے کے بعد کہا کہ آصف علی زرداری نے توشہ خانہ سے گاڑیاں حاصل کیں۔ یوسف رضا گیلانی نے فروری 2009 میں آصف زرداری کو گاڑیاں خریدنے کی اجازت دی تھی۔ انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری نے 3 گاڑیاں خریدنے کی درخواست کی تھی اور سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے رولز کی نرمی کے لیے سمری منظور کی۔ زلفی بخاری نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی کی طرف سے سمری کی منظوری غیر قانونی تھی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
وزیراعلی سندھ اور ورلڈ بینک کے وفد کے درمیان سندھ فلڈ ایمرجنسی پروجیکٹ کے تحت سیلاب سے تباہ گھروں کی تعمیر کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ سے ورلڈ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر ناجی بین ہسن کی سربراہی میں اعلی سطحی وفد کی ملاقات ہوئی ہے۔ اس حوالے سے ترجمان وزیراعلی سندھ کا کہنا ہے کہ ورلڈ بینک کے ساتھ یہ گزشتہ اجلاس کی فالو اپ اجلاس ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ اجلاس میں ایس آر پی پروجیکٹ کے 22 ملین ڈالرز سے 110000 ٹینٹ، 300000 مچھردانیاں، ڈی واٹرنگ پمپس اور کشتیاں خریدنے پر اتفاق کیا گیا ہے جبکہ ایس آئی اے پی ای پی پروجیکٹ سے 8.3 ملین کی منظوری دے کر 268 سڑکوں کی مرمت کی جائے گی ۔ کے ڈبلیو ایس ایس آئی پی سے 25 ملین ڈالرز کو سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے استعمال کرنے اور 1.33 بلین ڈالرز سندھ فلڈ ایمرجنسی پروجیکٹ کے تحت سیلاب سے تباہ گھروں کی تعمیر کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ اس موقع پر وزیراعلی سندھ نے پی اینڈ ڈی ہدایت جاری کی کہ دسمبر 2022 تک گھروں کی تعمیر کا پلان بنایا جائے۔ انہوں نے بتایا کہ پلان ورلڈ بینک منظور کرے گی اور گھروں کی تعمیر شروع کرینگے۔ وزیراعلی سندھ کا کہنا تھا کہ ہمیں اگلے مون سون کی تیاری اور اپنی آبپاشی اور ڈرینیج سسٹم کو بھی ٹھیک کرنا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
سپریم کورٹ نے نیب قانون میں ترامیم کے خلاف مقدمے میں گزشتہ 23 سال کے ہائی پروفائل کرپشن کیسز کا ریکارڈ طلب کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق نیب قانون میں حالیہ ترامیم کے خلاف تحریک انصاف کی درخواست پر سپریم کورٹ کے چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 3 رکنی خصوصی بینچ نے سماعت کی، جس میں پی ٹی آئی کی جانب سے وکیل خواجہ حارث نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ نیب قانون میں تبدیلی سے بے نامی دار کی تعریف انتہائی مشکل بنا دی گئی ہے۔ جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس دیے کہ کس آئینی شق کو بنیاد بنا کر نیب قانون کو کالعدم قرار دیں، جس پر وکیل نے جواب دیا کہ یہ معاملہ اہم سیاسی رہنماں کے کرپشن میں ملوث ہونے کا ہے۔ جہاں عوامی پیسے کا تعلق ہو، وہ معاملہ بنیادی حقوق کے زمرے میں آتا ہے۔ جعلی بینک اکانٹس کیسز میں بھی بے نامی کا معاملہ تھا۔ معاشی پالیساں ایسی ہونی چاہییں کہ بنیادی حقوق متاثر نہ ہوں۔ چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے دوران سماعت ریمارکس دیے کہ معاشی پالیسیوں کو دیکھنا سپریم کورٹ کا کام نہیں ہے، اگر کسی سے کوئی جرم سرزد ہوا ہے تو قانون میں مکمل شفاف ٹرائل کا طریقہ کار موجود ہے۔ چیف جسٹس نے دوران سماعت ریمارکس دیے کہ معیشت پالیسی کا معاملہ ہوتا ہے جس میں عدالت مداخلت نہیں کر سکتی۔ عوام کے اثاثوں کی حفاظت ریاست کی ذمے داری ہے۔ بے تحاشا قرض لینے کی وجہ سے ملک بری طرح متاثر ہوا ہے۔ قرضوں کا غلط استعمال ہونے سے ملک کا یہ حال ہوا۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ زیادہ تر غیر ضروری اخراجات ایلیٹ کلاس کی عیاشی پر ہوئے۔ ملک میں 70 سے 80 فیصد لوگ خط غربت سے نیچے زندگی بسر کر رہے ہیں۔
عدالت حکومت کو قرض لینے سے نہیں روک سکتی۔ معیشت کے حوالے سے فیصلے کرنا ماہرین ہی کا کام ہے۔ وکیل خواجہ حارث نے کہا کہ میں معاشی پالیسی کے الفاظ واپس لیتا ہوں۔ جسٹس منصور علی شاہ نے استفسار کیا کہ ہمیں پہلے یہ بتائیں کہ نیب ترامیم کے ذریعے کس بنیادی حق کی خلاف ورزی ہوئی ہے؟۔ فرض کریں پارلیمنٹ نے ایک حد مقرر کردی کہ اتنی کرپشن ہوگی تو نیب دیکھے گا۔ سوال یہ ہے کہ ایک عام شہری کے حقوق کیسے متاثر ہوئے ہیں؟۔ پی ٹی آئی کے وکیل نے جواب دیا کہ نیب قانون سے زیر التوا مقدمات والوں کو فائدہ پہنچ رہا ہے۔ جسٹس منصور علی شاہ نے استفسار کیا کہ کیا کوئی ایسی عدالتی نظیر موجود ہے جہاں شہری کی درخواست پر عدالت نے سابقہ قانون کو بحال کیا ہو؟۔ شہری کی درخواست پر عدالت پارلیمنٹ کا بنایا ہوا قانون کیسے کالعدم قرار دے سکتی ہے؟۔ وکیل نے جواب دیا کہ پبلک منی کے معاملے پر عدالت قانون سازی کالعدم قرار دے سکتی ہے۔عوام کا پیسہ کرپشن کی نذر ہونا بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ بعد ازاں عدالت نے ریکارڈ طلب کیا کہ اب تک کتنے ایسے کرپشن کے کیسز ہیں، جن میں سپریم کورٹ تک سزائیں برقرار رکھی گئیں؟ اب تک نیب قانون کے تحت کتنے ریفرنسز مکمل ہوئے؟،نیب قانون میں تبدیلی کے بعد کتنی تحقیقات مکمل ہوئیں؟۔عدالت نے نیب سے 1999 سے لے کر جون 2022 تک تمام ہائی پروفائل کیسز کا ریکارڈ طلب کرتے ہوئے سماعت (آج)تک ملتوی کردی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
انٹر بینک میں ڈالر کی قدر مزید کم، ایک روپے 48 پیسے سستا ہوکر 216 روپے 49 پیسے پر آگیا ۔اسحاق ڈار کے وزارت خزانہ سنبھالنے کے بعد روپے کی قدر میں نمایاں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔ ہر روز کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر گر رہی ہے۔ منگل کے روز کاروباری لین کے آغاز پر انٹر بینک میں ڈالر کی قدر 217 روپے 97 پیسے تھی تاہم چند ہی گھنٹوں میں ڈالر مزید ایک روپے 48 پیسے سستا ہوکر 216 روپے 49 پیسے پر آگیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
زراعت میں جدید ٹیکنالوجی اور آلات کے استعمال سے پیداوار میں اضافہ اورفصلوں پر موسمیاتی تبدیلیوں کے منفی اثرات کو کم کیا جا سکتا ہے،کھیتوں میں ریموٹ سینسنگ سسٹم کا استعمال ضروری،کسانوں کو جدید زرعی تکنیک کے فوائد سے آگاہی لازمی۔ویلتھ پاک کی ایک رپورٹ کے مطابق پیداوار کو بڑھانے، فصلوں پر موسمیاتی تبدیلیوں کے منفی اثرات کو کم کرنے اور پانی اور کھاد کے زیادہ سے زیادہ استعمال کو یقینی بنانے کے لیے درست زرعی ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے زرعی کھیتوں کا انتظام کرنا بہت ضروری ہے۔ ویلتھ پاک سے گفتگو کرتے ہوئے ایرڈ ایگریکلچر یونیورسٹی راولپنڈی کے شعبہ باغبانی کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر محمد اعظم خان نے کہاکہ پاکستان میں درست زراعت کی بہت زیادہ صلاحیت ہے اور یہ پیداوار کے فرق کو کم کرنے اور خوراک کی حفاظت کو یقینی بنانے میں کارآمد ثابت ہوگی۔زراعت کی مسلسل ترقی کسانوں کو مسائل کی ایک وسیع رینج کا حل تلاش کرنے کے قابل بناتی ہے۔انہوں نے کہا کہ پیداوار کو زیادہ سے زیادہ کرنے کے لیے، کاشتکاروں کو مختلف آلات کے ساتھ مہارت حاصل کرنی چاہیے جو درست زراعت کا حصہ ہیں۔انہوں نے کہاکہ صحیح زراعت میں اعلی ٹیکنالوجی کے سینسرز اور تجزیہ کے آلات کا استعمال پیداوار بڑھانے اور انتظامی فیصلوں کی حمایت کے لیے کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پیداوار کو بڑھانے، مزدوری کے اوقات کو کم کرنے اور موثر کھاد اور آبپاشی کے انتظام کی ضمانت دینے کے لیے درست زراعت کا وسیع پیمانے پر استعمال کیا گیا ہے۔ یہ فصل کے معیار، پیداوار اور زرعی وسائل کے استعمال کو بڑھانے کے لیے ڈیٹا اور معلومات کا وسیع استعمال کرتا ہے۔مٹی کے معیار، پودوں کی صحت، کھادوں اور کیڑے مار ادویات کی تاثیر، آبپاشی، اور فصل جیسے عوامل کے مشاہدات اور پیمائش کے ذریعے فصل کی حالت کی نگرانی کرنا جدید زرعی پیداوار کے لیے ضروری ہے۔
کسانوں کے لیے ان تمام متغیرات کا انتظام ایک اہم مسئلہ ہے۔ زراعت کے وسائل کا دانشمندانہ استعمال کرنے کے لیے زرعی نمو کی نگرانی اور فصلوں کی پیداوار کے انتظام کی درستگی کو تیزی سے بہتر بنانا بہت ضروری ہے۔انہوں نے زور دیاکہ پیداواری صلاحیت، معیار اور پیداوار بڑھانے کے لیے کسانوں کو درست زراعت کو اپنانا چاہیے جو کہ ایک نئی جدید ترین تکنیک ہے جس میں پانی اور کھاد جیسے ان پٹ کے استعمال کو بہتر بنایا جاتا ہے۔ محمد اعظم خان نے کہا کہ ان مسائل کو حل کرنے کے لیے ریموٹ سینسنگ سسٹم کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔ بڑے کھیتوں یا چھوٹے رقبے کے مجموعے کا انتظام چھوٹے کسان بھی کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ درست زراعت نے فصلوں کی کارکردگی میں نمایاں اضافہ کیا اور پیداوار میں اضافہ کرتے ہوئے مالی اخراجات کو کم کیا۔ انہوں نے کہا کہ زراعت کی ٹیکنالوجیز پہلے مہنگی ہیں تاہم طویل مدتی بچت روایتی کاشتکاری کے طریقوں سے کافی زیادہ ہے۔انہوں نے کہا کہ درست زراعت کو استعمال کرنے کے نتیجے میںکاشتکار ضروری کھاد کی درست مقدار کا حساب لگا سکتے ہیں اور ایک مخصوص علاقے کے لیے کھاد کی بہترین اقسام کی شناخت کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ درست کھیتی کی ٹیکنالوجیز اہم ہیں کیونکہ وہ زرعی کاموں کے لیے طویل مدتی منصوبہ بندی میں سہولت فراہم کرتی ہیں اور غیر متوقع حالات کی صورت میں حقیقی وقت کی حکمت عملی کو ایڈجسٹ کرنے کی اجازت دیتی ہیں۔محمد اعظم خان نے کہا کہ دنیا کے بھوک کے بحران سے نمٹنے کے لیے درست کھیتی کا استعمال بہت ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ دور دراز علاقوں میں بھی کسانوں کو درست زراعت کے تصور کو متعارف کرانے کی اشد ضرورت ہے اورحکام کی جانب سے ایک بیداری پروگرام شروع کیا جانا چاہیے تاکہ کسانوں کو اس جدید زرعی تکنیک کے فوائد سے آگاہ کیا جا سکے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
گلگت بلتستان میں سلوری وائٹ روڈیم منرل وافر مقدار میں پایا جاتا ہے،عالمی منڈی میں قیمت 14ہزار ڈالر فی اونس،عالمی مارکیٹ کا حجم 3.2ارب ڈالر،جنوبی افریقہ پیداوار میں سرفہرست،مسلم باغ، کرم، باجوڑ اور مہمند میںبھی روڈیم کے زخائر موجود۔ویلتھ پاک کی ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان میں معاشی طور پر قیمتی سلوری وائٹ روڈیم منرل وافر مقدار میں پایا جاتا ہے اوراگر اسے حکومتی سرپرستی میں بھرپور طریقے سے نکالا جائے تو یہ ملک کے لیے بڑے معاشی فوائد حاصل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ پاکستان میں روڈیم کی اقتصادی قدر اور موجودگی کے بارے میں بات کرتے ہوئے محمد یعقوب شاہ نے جو گلوبل مائننگ کمپنی پرائیویٹ لمیٹڈ، اسلام آباد کے ایک پرنسپل ماہر ارضیات ہیںنے ویلتھ پاک کو بتایا کہ یہ ایک صنعتی معدنیات اور تجارتی شے ہے جو عناصر کے پلاٹینائڈ گروپ میں سے ایک ہے اور گلگت بلتستان میں پایا جاتا ہے۔ یہ مختلف علاقوں میں مختلف تناسب میں پائے جاتے ہیں۔ روڈیم پاکستان کے پلیسر کے ذخائر خاص طور پر بلوچستان کی کالی ریت میں پایا جا سکتا ہے۔یعقوب شاہ جو کہ سابق جنرل منیجر، جیالوجی پاکستان منرل ڈیولپمنٹ کارپوریشن بھی ہیںنے کہاکہ اس قسم کے معدنیات کی کان کنی مسلم باغ، کرم، باجوڑ اور مہمند میں کی جاتی ہے لیکن بدقسمتی سے ہر ایک کے ساتھ پائے جانے والے ارتکاز کو جانچنے کے لیے کوئی نظام تیار نہیں کیا گیا ہے۔
ایک معدنیات جب اس کی کان کنی اور برآمد کی جاتی ہے توہر کان کی گئی مصنوعات کے ساتھ لیبارٹری کی رپورٹ کو منسلک کرنا لازمی قرار دیا جانا چاہیے تاکہ دیگر عناصر کے ملنے کی صورت میں ملک کو اس کے مقابلے میں معاشی فوائد مل سکتے ہیں۔ روڈیم 2022 میں 5.7 فیصد کی سالانہ شرح نمو کے ساتھ بڑھ کر 3.2 ارب ڈالر تک پہنچنے کی توقع ہے۔ جنوبی افریقہ، روس اور کینیڈا دنیا بھر میں روڈیم کی زیادہ تر پیداوار کرتے ہیں۔ جنوبی افریقہ سے تقریبا 575,000 اونس روڈیم کی پیداوار متوقع ہے جو اسے 2022 میں عالمی سطح پر سب سے بڑا پروڈیوسر بناتا ہے۔ ستمبر 2022 میں روڈیم اسپاٹ کی قیمت 14,100 ڈالرفی اونس تک پہنچ گئی۔ روڈیم بڑے پیمانے پر صنعتی مقاصد کے لیے استعمال کیا جاتا ہے جس میں سونے کے زیورات میں فنشنگ عنصر، ہائیڈروجنیشن ری ایکشن میں ایک اتپریرک کے طور پر اور نائٹرک ایسڈ اور ایسٹک ایسڈ کی تیاری ،آپٹیکل فائبرز، آپٹیکل مررز، تھرموکوپل عناصر، ہیڈلائٹ ریفلیکٹرز، برقی رابطوں، سیمی کنڈکٹر ویفرز، پرنٹ شدہ سرکٹ بورڈز آٹوموبائل انڈسٹری کی کوٹنگ، کروسیبلز بنانے، سلیکون کا علاج کرنے اور دوائیوںکی تیاری شامل ہے ۔ نیوٹران کے بہاو کی سطح کو جانچنے کے لیے نیوکلیئر ری ایکٹرز میں اس کے ڈٹیکٹر استعمال کیے جاتے ہیں اور میموگرافی سسٹم میں بھی استعمال ہوتے ہیں۔ روڈیم کو پیرا میگنیٹک سمجھا جاتا ہے۔ یہ نکل اور پلاٹینم کی کان کنی کے ضمنی پروڈکٹ کے طور پر بھی حاصل کیاجاتا ہے۔ ایک معیاری کیٹلیٹک کنورٹر میں تقریبا ایک سے دو گرام روڈیم استعمال ہوتا ہے۔ حکومت کو اس کے معاشی فوائد حاصل کرنے کے لیے معدنیات کی کان کنی اور پروسیسنگ کے لیے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
خیبر پختونخوا میں 12ارب 20کروڑ روپے کی لاگت سے تین سیاحتی زون اپ گریڈ کرنیکا منصوبہ، گنول، مانکیال اور مدکلاشٹ سیاحتی زون سینکڑوں ایکڑ رقبے پر محیط،صوبے میں سیاحوں کی تعداد اور آمدن میں اضافہ ہو گا،براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری بڑھے گی۔ویلتھ پاک کی ایک رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت کا مربوط ٹورازم زونز منصوبہ صوبے کے سیاحتی شعبے کو تبدیل کرنے اور معیشت کو فروغ دینے کی صلاحیت رکھتا ہے اورسیاحت کے لیے ایک اہم سنگ میل ہے۔ کے پی بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ کے ایک عہدیدار نے ویلتھ پاک کو بتایا کہ سیاحت کایہ منصوبہ تمام ضروری سہولیات کی فراہمی کے ساتھ سیاحوں کی آمد میں اضافہ کرے گااور اس کے علاوہ صوبے میں بہت زیادہ سرمایہ کاری لائے گا۔ ایک منفرد پروجیکٹ ہونے کے ناطے سیاحت کی صنعت کے لیے یہ مستقبل کی ایک نئی منزل تصور کیا جاتا ہے جو صوبے میں ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کو سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائے گا۔ خیبر پختونخوا میں سیاحت کی صنعت کو ترقی دینے کے لیے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کمیٹی نے حال ہی میںاسکی منظوری دی ہے جس میںتین زونزقائم ہونگے جن میں گنول، مانکیال اور مدکلاشٹ شامل ہیں۔ ابتدائی طور پر 12.2 ارب روپے کے فنڈز اس پراجیکٹ پر خرچ کیے جائیں گے۔
قبل ازیں کمیٹی ممبران کو اس پروجیکٹ کی موجودہ صورتحال سے آگاہ کیا گیا۔ 60 ایکڑ رقبے پر محیط گنول زون کو 5.5 ارب روپے کی تخمینہ لاگت سے تیار کیا جائے گا جس میں سیف الملوک جھیل، دودی پتسر جھیل، پائالا جھیل، شوگراں، سری پائی اور وادی کاغان جیسے قریبی پرکشش مقامات ہوں گے۔ 30 ایکڑ رقبے پر مشتمل مانکیال زون کو 2.9 ارب روپے کی تخمینہ لاگت سے تیار کیا جائے گا جس میں جبہ جھیل، وادی جاروگو، کٹورا جھیل اور وادی سوات جیسے قریبی پرکشش مقامات ہوں گے۔ 69.4 ایکڑ کے رقبے پر محیط مدکلاشٹ زون3.8 ارب روپے کی لاگت سے تیار کیا جائے گا جس میں چترال گول، نیشنل پارک، کالاش ویلی، اور شندور پاس جیسے قریبی پرکشش مقامات ہوں گے۔ حالیہ برسوں میںزیادہ تر سیکورٹی اور بہتر رسائی کی وجہ سے صوبے کے سیاحت کے شعبے نے خاطر خواہ ترقی کا تجربہ کیا ہے جس میں سالانہ تقریبا 12 لاکھ ملکی سیاح اور ہزاروں بین الاقوامی سیاح اس علاقے کا دورہ کرتے ہیں اور اس سے براہ راست آمدنی 120 ملین ڈالر سے زیادہ ہوتی ہے۔ اقتصادی ترقی اور مواقع میں حصہ ڈالنے کے لیے سیاحت کی اعلی صلاحیت کو تسلیم کرتے ہوئے صوبائی حکومت نے اس شعبے کی ترقی کو ترجیح دی ہے۔ یہ ترقی چیلنجز اور مواقع دونوں پیش کرتی ہے۔ جہاں سیاحت کی بڑھتی ہوئی سرگرمیاں معاشی ترقی، انٹرپرائز کی ترقی، اور ملازمتوں کی تخلیق کے ذریعے غربت میں کمی کا موقع فراہم کرتی ہیںخاص طور پر خواتین اور دیہی غریبوں میں مقامی کمیونٹی کی شمولیت کے ساتھ یہ علاقے میں ماحولیاتی اور سماجی چیلنجوں کو بھی بڑھاتی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
پشاور میں پرائمری اسکول ٹیچرز سے کامیاب مذاکرات کے بعد پرائمری اسکولز پانچ دن کی مسلسل بندش کے بعد معمول کے مطابق کھل گئے تفصیلات کے مطابق پشاور میں پرائمری اسکولز کے اساتذہ کی جانب سے گریڈ (پروموشن)میں اضافے کیلئے دیا دھرنا احتجاجی دھرنا کامیاب مذاکرات کے بعد ختم ہوگیا اور تمام پرائمری اسکولز کھل گئے۔ پرائمری اساتزہ کے 6 اکتوبر کے دھرنا دینے پر تمام مردانہ پرائمری سکولز بھی احتجاج کے طور پر بند کے گئے تھے جن میں گزشتہ رات صوبائی حکومت اور اساتذہ کے مابین 3 گھنٹے تک جاری مذاکرات کے بعد تدریسی عمل شروع ہوگیا۔صوبائی حکومت نے اساتذہ کے مطالبات کو اصولی طور پر تسلیم کرلیا ہے اور وعدہ کیا ہے کہ پرائمری اساتذہ کی اپ گریڈیشن کی سفارشات ایک ماہ میں کابینہ میں پیش کی جائیں گی۔ پرائمری اساتذہ کے صوبائی صدر عزیز اللہ کا صوبائی حکومت سے تحریری طور پر معاہدہ کرنے کا مطالبہ منظور ہوگیا اور آج صوبائی صدر اور دیگر عہدیدار محکمہ تعلیم کی طرف سے تحریری معاہدہ وصول کریں گے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
سندھ ہائیکورٹ نے کے الیکٹرک کے بلوں میں کے ایم سی ٹیکس وصولی کیخلاف درخواستوں پر عبوری تحریری حکم نامہ جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت تک ٹیکس وصول نہ کرنے سے متعلق حکم امتناع میں توسیع کردی۔ جسٹس سید حسن اظہر رضوی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے کے الیکٹرک بلوں میں کے ایم سی ٹیکس وصولی سے متعلق درخواستوں پر تحریری عبوری حکم جاری کردیا۔ عثمان فاروق، سیف الدین، عارف شیخ، احتشام اللہ خان ایڈووکیٹس درخواست گزاران کی جانب سے پیش ہوئے جب کہ ایس حسن مجتبی عابدی اور عذرا مقیم ایڈووکیٹس کے ایم سی کی جانب سے پیش ہوئے۔ محمد عارف ایڈووکیٹ اور ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب بھی پیش ہوئے۔ قاضی عمیر ایڈووکیٹ، سید عرفان علی شاہ، جام محسن آفتاب، سیف جتوئی اور ایان مصطفی میمن ایڈووکیٹس کے الیکٹرک کی جانب سے پیش ہوئے۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل محمد قاسم اور اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل مہران خان بھی پیش ہوئے۔ عدالت نے عبوری تحریری حکم نامے میں کہا کہ کے الیکٹرک نے ایک درخواست میں جواب جمع کرایا۔ منیر اے ملک اور خالد جاوید خان کو معاون خصوصی مقرر کیا گیا ہے اور نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔ فریقین معاونین خصوصی کو تمام دستاویزات کی نقول فراہم کریں۔ عدالت نے کیس کی سماعت 26 اکتوبر صبح 11 بجے تک کے لیے ملتوی کرتے ہوئے آئندہ سماعت تک حکم امتناع میں توسیع کردی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
رہنما تحریک انصاف اسد عمر نے کہا ہے کہ حکومت مقروض ہے اور آئی ایم ایف کی شرائط ماننے پر مجبور ہے۔ اسد عمر نے اپنے ٹوئٹر اکاونٹ سے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ بجلی، گیس، پیٹرول، آٹا، دالیں اور باقی سب کچھ مہنگا ہے کیونکہ حکومت مقروض اور آئی ایم ایف کی شرائط ماننے پر مجبور ہے۔ انہوں نے کہا کہ لیکن کابینہ نے نہتے عوام پر تشدد کرنے کے لئے لانگ مارچ کو کچلنے کا 41 کروڑ کا بجٹ منظور کر لیا ہے، نا کوئی شرم نا حیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی