یمن کے شمال مغربی صوبے حجہ میں طالبات عارضی کمرہ جماعت کے اندر موجود ہیں۔(شِنہوا)
یمن کے شمال مغربی صوبے حجہ میں طالبات عارضی کمرہ جماعت کے اندر موجود ہیں۔(شِنہوا)
ولادیوستوک (شِنہوا)قازقستان کے بیکونور کاسموڈروم سے روس کےسویوز۔ 2.1 اے راکٹ کے ذریعے مال بردار خلائی جہاز پروگریس ایم ایس۔ 21 کو کامیابی کے ساتھ خلا میں بھیج دیا گیا ہے۔
روس کی ریاستی خلائی کارپوریشن روسکوسموس نے بدھ کے روز بتایا کہ پروگریس ایم ایس ۔ 21 خلائی جہاز جمعہ کے روزبین الاقوامی خلائی اسٹیشن(آئی ایس ایس) کے روسی حصے سے جڑ جائیگا۔
یہ خلائی جہاز بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کو 2.5 ٹن کارگو فراہم کرے گا، جس میں مختلف آلات، ایندھن، کمپریسڈ نائٹروجن، پانی اور خوراک شامل ہیں۔
روس کے پروگریس ایم ایس سیریز کے مال بردار خلائی جہاز مدار میں موجود اسٹیشنوں کو خدمات فراہم کرنےکیلئے مختص ہیں جن میں سامان کی نقل و حمل اور بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کے مدارکو درست کرنا بھی شامل ہے۔
یہ 2022ء میں روسی راکٹوں کا 19واں اور پروگریس مال بردار جہاز کے ساتھ تیسرا لانچ ہے۔
بیجنگ(شِنہوا)چین کے سپریم پیپلز پروکیوریٹوریٹ نے مبینہ رشوت خوری ، اختیارات کے ناجائز استعمال اور نامعلوم معلومات پر تجارت کرنے کے الزام میں چائنہ مرچنٹ بینک (سی ایم بی) کے سابق صدر تیان ہوئی یو کو گرفتارکرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔
قومی نگران کمیشن کی طرف سے تحقیقات کے اختتام کے بعد مقدمہ استغاثہ کیلئے پروکیوریٹری حکام کو منتقل کیا گیا تھا۔
تیان کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی سی ایم بی کمیٹی کے سابق سیکرٹری بھی رہے ہیں۔
کیس کی سماعت جاری ہے۔
بیجنگ (شِنہوا) چین میں گزشتہ سال کے آخر تک اولڈ ایج بیمہ کے تحت آنے والے افراد کی تعداد 1ارب3کروڑ تک پہنچ گئی تھی، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 3کروڑ70ہزار زیادہ ہے۔
نیشنل ہیلتھ کمیشن اور نیشنل ورکنگ کمیشن آن ایجنگ کی طرف سے مشترکہ طور پر جاری رپورٹ میں بتایا گیا کہ ملک میں گزشتہ سال کے آخر تک 60 سال یا اس سے زیادہ عمر کے افراد کی تعداد26کروڑ73لاکھ 60ہزار تھی جو کل آبادی کا 18.9 فیصد ہیں۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال کے آخر تک، ملک میں 65 سال یا اس سے زیادہ عمر کے بزرگ افراد کی تعداد تقریباً20کروڑ5لاکھ 60ہزارتھی ،جن میں سے11کروڑ 94لاکھ 10ہزارنے شہری اور دیہی علاقوں میں صحت سے متعلقہ خدمات حاصل کیں۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ گزشتہ سال کے آخر تک، ملک بھر میں 3لاکھ 58ہزار بزرگوں کی دیکھ بھال کے ادارے اور سہولیات موجود تھیں جہاں تقریباً81لاکھ 60ہزار بیڈز موجود تھے۔
مکاؤ(شِنہوا) چین کا صوبہ گوانگ ڈونگ 28 اکتوبر کو مکاؤ خصوصی انتظامی علاقے (ایس اے آر) میں آف شور میونسپل گورنمنٹ بانڈ جاری کریگا جو گزشتہ سال اکتوبر میں جاری کیے جانیوالے بانڈز کے بعد اس طرح کا دوسرا اجراء ہے۔
2 ارب یوآن(تقریباً27 کروڑ 80 لاکھ امریکی ڈالر) مالیت کے یہ بانڈز سرمایہ کار اداروں کو 3 سالہ مدت کے ساتھ فراہم کیے جائینگے۔
مکاؤ ایس اے آر حکومت نے بدھ کے روز بتایا کہ اس اقدام سے گوانگ ڈونگ اور مکاؤ کے درمیان مالی تعاون کو مزید فروغ دینے کے ساتھ ساتھ مکاؤ میں جدید مالیات کی تعمیر اور اس کی بانڈ مارکیٹ کی ترقی کو بھی فروغ ملنے کی توقع ہے۔
رواں سال ستمبر میں چین کی مرکزی حکومت نے بھی مکاؤ ایس اےآر میں 3 ارب یوآن(تقریباً 41 کروڑ 80 لاکھ امریکی ڈالر) کی اصل قیمت کے ساتھ رینمنبی متفرق بانڈز جاری کیے تھے۔
واشنگٹن(شِنہوا) امریکی صدر جوبائیڈن کو کوویڈ-19 ویکسین کی تازہ ترین بوسٹرخوراک لگائی گئی۔
بائیڈن نے وائٹ ہاؤس کے قریب آئزن ہاور ایگزیکٹو آفس میں کہا کہ یہ وائرس مسلسل تبدیل ہو رہا ہے۔ یہاں امریکہ اور پوری دنیا میں اس کی نئی شکلیں سامنے آئی ہیں۔
انہوں نے خبردار کیا کہ پرانی ویکسین یا اس سے پہلے کی کوویڈ انفیکشن آپ کو زیادہ سے زیادہ تحفظ نہیں دے گی۔وائٹ ہاؤس کے مطابق، اب تک 2کروڑ سے زیادہ امریکیوں نے کوویڈ-19 کی تازہ ترین ویکسین لگوالی ہے۔بائیڈن نے زور دے کر کہا کہ کافی لوگوں کو یہ تازہ ترین ویکسین نہیں مل رہی۔ موسم سرد ہو رہی ہے۔ لوگ زیادہ وقت گھروں کے اندر رہنے پر مجبور ہوں گے۔ اور کوویڈ-19 کیسے متعدی وائرس زیادہ آسانی سے پھیلیں گے۔
بیجنگ(شِنہوا) چین نے کہا ہے کہ وہ جاپان کے نام نہاد خصوصی اقتصادی زون اور چین کے تائیوان علاقے کے مشرقی سمندر میں اس کے دائرہ اختیار کے دعویٰ کو تسلیم نہیں کرتا۔ وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے ان خیالات کا اظہار بدھ کو پریس بریفنگ کے دوران جاپان کے ساحلی محافظوں اور متعلقہ سمندر میں مصروف عمل تائیوان کے ریسرچ شپ کے درمیان پیدا ہونے والے تنازعہ سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے کیا، جس پر جاپان کا اپنا خصوصی اقتصادی زون ہونے کا دعویٰ ہے۔
وانگ نے کہا کہ یہ سمندری علاقہ تائیوان جزیرے سے صرف 60 ناٹیکل میل کے فاصلے پر ہے، اور چین کے سائنسی تحقیقی اداروں بشمول چین کے تائیوان سے تعلق رکھنے والے اداروں کو اس علاقے میں سائنسی تحقیق کی سرگرمیاں انجام دینے کا حق ہے۔ بیرونی ممالک کو اس میں مداخلت نہیں کرنی چاہیے۔ چین اور جاپان نے ابھی تک تائیوان کے مشرقی پانیوں میں سمندری حد بندی نہیں کی ، اور چین نام نہاد جاپانی خصوصی اقتصادی زون کے تصور یا متعلقہ پانیوں میں اس کے دائرہ اختیار کے نام نہاد دعویٰ کو قبول نہیں کرتا۔
بیجنگ(شِنہوا) چین نے کہا ہے کہ وہ جاپان کے نام نہاد خصوصی اقتصادی زون اور چین کے تائیوان علاقے کے مشرقی سمندر میں اس کے دائرہ اختیار کے دعویٰ کو تسلیم نہیں کرتا۔ وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے ان خیالات کا اظہار بدھ کو پریس بریفنگ کے دوران جاپان کے ساحلی محافظوں اور متعلقہ سمندر میں مصروف عمل تائیوان کے ریسرچ شپ کے درمیان پیدا ہونے والے تنازعہ سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے کیا، جس پر جاپان کا اپنا خصوصی اقتصادی زون ہونے کا دعویٰ ہے۔
وانگ نے کہا کہ یہ سمندری علاقہ تائیوان جزیرے سے صرف 60 ناٹیکل میل کے فاصلے پر ہے، اور چین کے سائنسی تحقیقی اداروں بشمول چین کے تائیوان سے تعلق رکھنے والے اداروں کو اس علاقے میں سائنسی تحقیق کی سرگرمیاں انجام دینے کا حق ہے۔ بیرونی ممالک کو اس میں مداخلت نہیں کرنی چاہیے۔ چین اور جاپان نے ابھی تک تائیوان کے مشرقی پانیوں میں سمندری حد بندی نہیں کی ، اور چین نام نہاد جاپانی خصوصی اقتصادی زون کے تصور یا متعلقہ پانیوں میں اس کے دائرہ اختیار کے نام نہاد دعویٰ کو قبول نہیں کرتا۔
اقوام متحدہ(شِنہوا) اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ یونیسف نے خبردار کیا ہے کہ گرم موسم بہت سے ممالک میں صحت کے لیے ایک خطرہ بن گیا ہے، اور نئے اعداد و شمارکے مطابق 2050 تک دنیا بھرمیں تقریباً ہر بچہ گرمی کی لہروں سے متاثر ہو گا۔
یونیسف کے مطابق موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے کم از کم 50کروڑ نوجوان پہلے ہی بڑی تعداد میں گرمی کی لہروں کا شکار ہیں۔اس صدی کے وسط تک، اندازہ ہے کہ 2 ارب سے زیادہ بچے "زیادہ بار بار آنے والی، زیادہ عرصے تک رہنے والی اور زیادہ شدید" گرمی کی لہروں کا شکار ہوں گے۔ یونیسف کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر کیتھرین رسل نے کہا کہ ماحولیاتی بحران بچوں کے حقوق کا بحران ہے جس سے پہلے ہی بچوں کی زندگیوں اور مستقبل پر تباہ کن اثرات مرتب ہورہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ رواں سال جنگل میں لگنی والی آگ اور بھارت، یورپ اور شمالی امریکہ میں آنے والی گرمی کی لہریں بچوں پر موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کی ایک اور سنجیدہ مثال ہیں۔
بیجنگ(شِنہوا) دنیا بھر کے سیاسی جماعتوں اور حکومتی رہنماؤں کے ساتھ ساتھ سربراہان مملکت نے شی جن پھنگ کو کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی 20ویں مرکزی کمیٹی کا جنرل سیکرٹری منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔ جنوبی کوریا کے صدر یون سک یول نے کہا کہ وہ جزیرہ نما کوریا اور شمال مشرقی ایشیا میں امن، استحکام اور خوشحالی کے لیے شی جن پھنگ کے ساتھ قریبی رابطوں اور تعاون کو برقرار رکھنے کے خواہاں اور چین کی خوشحالی چاہتے ہیں۔لبرل ڈیموکریٹک پارٹی آف جاپان کے صدر اور جاپانی وزیر اعظم فومیو کیشیدا نے کہا کہ جاپان اور چین علاقائی اور عالمی امن اور خوشحالی کو برقرار رکھنے کی اہم ذمہ داری نبھا رہے ہیں۔کیشیدا نے کہا کہ انہوں نے حال ہی میں جاپان اور چین کے درمیان سفارتی تعلقات کو معمول پر لانے کی 50 ویں سالگرہ کے موقع پر شی کے ساتھ مبارکباد کے پیغامات کا تبادلہ کیا اور دونوں ممالک کے درمیان طے پانے والے اتفاق رائے کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ دونوں ممالک کے عوام اور عالمی برادری کو دوطرفہ تعلقات کی ترقی کی سمت دکھانے کے لیے شی کے ساتھ رابطوں کو مضبوط بنانا اور تعمیری اور مستحکم دو طرفہ تعلقات کی تعمیر کو بھرپور طریقے سے فروغ دینا چاہتے ہیں۔ یونائیٹڈ نیشنل پارٹی کے رہنما اور سری لنکا کے صدر رانیل وکرما سنگھے نے سی پی سی کی 20ویں نیشنل کانگریس کے کامیاب اختتام اور سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری کے طور پر شی جن پھنگ کے انتخاب پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ دونوں ممالک کے تعلقات میں وسیع تر ترقی کے خواہاں ہیں۔ تاجکستان کی پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ اور تاجک صدر امام علی رحمان نے کہا کہ شی جن پھنگ کا سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری کے طور پر انتخاب اس بات کا ثبوت ہے کہ انہیں اعلیٰ وقار حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی پی سی کی 20ویں نیشنل کانگریس میں کیے گئے فیصلے چین کی ترقی کے لیے رہنمائی فراہم کریں گے اور وہ تاجکستان اور چین کے تعلقات کی ترقی کے لیے شی کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہیں۔ موزمبیق لبریشن فرنٹ پارٹی (فریلیمو) کے سربراہ اور موزمبیق کے صدر فلیپ نیوسی نے کہا کہ انہیں پختہ یقین ہے کہ شی جن پھنگ کی قیادت میں سی پی سی کی 20ویں نیشنل کانگریس کی قراردادوں پر مؤثر عملدرآمد کیا جائے گا تاکہ چینی عوام کی فلاح و بہبود کو بہتر بنایا جا سکے۔
یونائیٹڈ سوشلسٹ پارٹی آف وینزویلا (پی ایس یو وی )کے رہنما اور وینزویلا کے صدر نکولس مادورو نے کہا کہ سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری کے طور پر شی کا انتخاب چینی عوام کے ان پر اعتماد کی عکاسی کرتا ہے، جو چین کو ترقی کی اعلیٰ سطح پر لے جانے کی اہم ذمہ داری نبھارہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پی ایس یو وی اور وینزویلا کے عوام برادر چینی عوام کے ساتھ مل کر سوشلسٹ کاز کو آگے بڑھانے کے لیے تیار ہیں۔ ازبک صدر شوکت مرزیوئیف نے کہا کہ شی کی قیادت میں چین نے بے مثال کامیابیاں حاصل کی ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ وہ دونوں ممالک کے درمیان باہمی مفاد پر مبنی تعلقات کو مزید بلندی پر لے جانے کے لیے شی کے ساتھ مل کر کام کرنے کے خواہاں ہیں۔ ایران کے صدر ابراہیم رئیسی نے اپنی مخلصانہ خواہشات کا اظہار کرتے کہا کہ شی جن پھنگ چینی عوام کی نئے شاندار اہداف اور روشن کامیابیوں کے حصول کی جانب رہنمائی کریں گے۔الجزائر کے صدر عبدالمجید تبون نے کہا کہ سی پی سی چین کی ترقی کی رہنمائی کر رہی ہے، اور سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری کی حیثیت سے شی کا انتخاب چینی عوام میں ان کے اعلیٰ وقار کا بھرپورثبوت ہے۔
کمبوڈیا کی پیپلز پارٹی کے صدر اور کمبوڈیا کے وزیر اعظم سمدیچ ٹیچو ہن سین نے کہا کہ شی جن پھنگ کی قیادت میں چینی خصوصیات کے حامل سوشلزم کے مقصد نے بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں جنہوں نے دنیا کی توجہ اپنی جانب مبذول کرائی ہے۔ انہوں نے اپنے اس پختہ یقین کا اظہار کیا کہ شی جن پھنگ کی دور اندیشی اور محنت کا جذبہ یقینی طور پر چین کو نئی اور عظیم کامیابیوں اور دوسرے صد سالہ ہدف کے حصول کی طرف لے جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ وہ شی جن پھنگ کے ساتھ قریبی تعاون کو برقرار رکھنے کے منتظر ہیں، تاکہ کمبوڈیا اور چین کے تعلقات اور ہم نصیب مستقبل کے ساتھ ایک کمیونٹی کی تعمیر کو اعلیٰ سطح پر لے جا سکیں۔ منگول پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور منگول وزیر اعظم لووسنامسرائی اویون ایرڈین نے کہا کہ سی پی سی کی 20ویں نیشنل کانگریس نے چین کی مستقبل کی ترقی کے لیے ایک خاکہ تیار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ شی کی قیادت میں سی پی سی چینی خصوصیات کے حامل سوشلزم کے عظیم جھنڈے کو سربلند رکھے گی اور چین کو ہر لحاظ سے ایک جدید سوشلسٹ ملک بناتے ہوئے تمام محاذوں پر چینی قوم کی عظیم تجدید کو آگے بڑھائے گی۔ بنگلہ دیش عوامی لیگ کی صدر اور ملک کی وزیر اعظم شیخ حسینہ نے ہم نصیب مستقبل کے ساتھ انسانی برادری کی تعمیر کے شی جن پھنگ کے وژن کا خیرمقدم کرتے ہوئے سالوں سے ترقی پذیر ممالک کی معاشی اور سماجی ترقی کے لیے بھرپور حمایت کرنے پرشی کا خلوص دل سے شکریہ ادا کیا۔ انہیں اس یقین کا اظہار کیا کہ چیلنجز کے اس دور میں چین عالمی امن اور استحکام کو برقرار رکھنے کے اہم کام کو انجام دیتا رہے گا۔
بیجنگ(شِنہوا)چین میں 2022ء کی تیسری سہ ماہی کے دوران بین الاقوامی فضائی سفر کی تعداد ، ڈاک اور مال برداری کے حجم میں بحالی کی رفتار برقرار رہی ہے۔
ملک کی شہری ہوا بازی انتظامیہ سول ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن آف چائنہ کے ایک اہلکار وو شیجی نے بدھ کے روز ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ تیسری سہ ماہی کے دوران بین الاقوامی مسافروں کے دوروں کا حجم دوسری سہ ماہی سے 73.3 فیصد بڑھ کر 5 لاکھ 37 ہزار ہو گیا ہے جو کہ گزشتہ سال کی نسبت 36.3 فیصد اضافی ہے۔
دریں اثناء ہوائی ڈاک اور مال برداری کی نقل و حمل 6 لاکھ 39 ہزار ٹن رہی جو 2019ء میں اسی مدت کی ریکارڈ کردہ تعداد کا 104.3 فیصد ہے۔
انتظامیہ کے ایک اور اہلکار ژانگ چھنگ نے بتایا کہ چین رواں سال سول ایوی ایشن کے شعبے میں انفراسٹرکچر کی تعمیر کو فروغ دے رہا ہے ، پہلی 3 سہ ماہیوں کے دوران اس شعبے میں 79 ارب 85 کروڑیوآن (تقریباً 11 ارب 15 کروڑ امریکی ڈالر) کی سرمایہ کاری کی جا چکی ہے۔
جلال آباد(شِنہوا)افغانستان کے مشرقی صوبہ ننگرہار میں مجموعی طور پر 446 نوجوان کیڈٹس کو تربیت مکمل ہونے کے بعد قومی پولیس فورس میں بھرتی کر لیا گیا ہے۔
تربیتی مرکز کے کمانڈر قاری رحمت اللہ نے بدھ کے روز بتایا کہ چھ ہفتے کے تربیتی کورس کے دوران نئے پولیس اہلکاروں کو عوام سے برتاؤ ، ہتھیاروں کا استعمال ، معاشرے میں امن و امان کے نفاذ کا طریقہ کار سکھایا گیا، مزید بتایا کہ نئے فارغ التحصیل ہونے والے پولیس اہلکاروں کو مشرقی ننگرہار اور ہمسایہ صوبوں لغمان، کنڑ اور نورستان میں تعینات کیا جائیگا۔
وزارت داخلہ کے امین جان فتح اللہ نے کہا کہ گزشتہ سال اگست میں طالبان کے زیرانتظام نگران حکومت کے قیام کے بعد سے ملک کے 10 پولیس تربیتی مراکز سے 50 ہزار سے زائد پولیس اہلکار فارغ التحصیل ہو چکے ہیں۔
اہلکار کے مطابق پولیس اہلکاروں کی تربیت کا عمل تب تک جاری رہے گا جب تک جنگ زدہ ملک میں پولیس اہلکار اپنے شعبہ کے ماہر نہیں بن جاتے۔
وزارت داخلہ کے مطابق 438 پولیس اہلکاروں پر مشتمل ایک اور دستہ چند روز قبل جنوبی صوبہ ہلمند کے پولیس تربیتی مرکز سے فارغ التحصیل ہوا ہے۔
شنگھائی(شِنہوا)چین کا تحقیقی آئس بریکر شیولونگ2 یا سنو ڈریگن2 بدھ کے روز شنگھائی سے روانہ ہوا جس کے ساتھ ہی ملک کے 39 ویں انٹارکٹک مہم کا آغاز ہو گیا ہے۔
ماحولیاتی ساخت ، آبی ماحول ، تلچھٹ کے ماحول اور ماحولیاتی نظام کے شعبوں میں تحقیقات کیلئے مجموعی طور پر 255 محقیقین 2 کھیپوں میں قطب جنوبی پہنچیں گے، محقیقین کی دوسری کھیپ 31 اکتوبر 2022ء کو روانہ ہو گی۔
توقع ہے کہ مہم کی ٹیم آئندہ سال اپریل کے آغاز میں چین واپس آ جائیگی۔
قطبی تحقیق کیلئے مقامی طور پر تیار کردہ چین کے پہلے آئس بریکر شیولونگ2 کی مجموعی لمبائی تقریباً 122 میٹر اور چوڑائی تقریباً 22 میٹر ہے اسے تقریباً 14 ہزار ٹن سامان کی نقل وحمل اور 20 ہزار ناٹیکل میل سفر کیلئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔
ہانگ کانگ(شِنہوا)ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے (ایچ کے ایس اے آر) میں چینی وزارت خارجہ کے کمشنر دفتر نے ہانگ کانگ عدالت کی قانون پرمبنی جمی لائی فراڈ کیس کی کارروائی پر بعض امریکی سیاستدانوں کے بے بنیاد الزامات کو ناپسندیدہ قرار دیتے ہوئے سختی سے مسترد کر دیا۔ دفترکے ایک ترجمان نے کہا کہ امریکی سیاستدانوں نے چین مخالف عنصر کی کھل کر حمایت کی اور ایچ کے ایس اے آر میں قانون کی حکمرانی کو پامال کیا، ترجمان نے متعلقہ سیاست دانوں پر زور دیا کہ وہ قوانین اور حقائق کا احترام کریں، تاریخی رجحان کو تسلیم کرتے ہوئے قانون کی حکمرانی کو پامال کرنے والے اپنے سیاسی اسٹنٹ کو فوری طور پرروکیں۔
ترجمان نے کہا کہ ہانگ کانگ ایک ایسا معاشرہ ہے جہاں قانون کی حکمرانی اور قوانین کی پاسداری کی جاتی ہے اور قانون شکنی کرنے والوں کو جوابدہ ہونا پڑتا اور کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں ہے۔ ترجمان نے کہا کہ ہانگ کانگ کے عدالتی حکام نے قانون اور قانونی طریقہ کار کے مطابق کیس کی سماعت کرتے ہوئے اپنے قانونی فرائض انجام دیے، جس کے دوران ہانگ کانگ کے قانون اور انصاف کی حکمرانی کا تحفظ کیا گیا اور کسی قسم کی غلط بیانی نہیں کی گئی۔
بیجنگ(شِنہوا) چین کے وزیراعظم لی کھ چھیانگ کی دعوت پر، وزیراعظم شہبازشریف یکم نومبر سے چین کا سرکاری دورہ کریں گے۔وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے بدھ کو روزانہ کی نیوزبریفنگ میں ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ وزارت عظمی کاعہدہ سنبھالنے کے بعد شہبازشریف کا چین کا یہ پہلا دورہ ہوگا۔ شہبازشریف کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 20ویں قومی کانگریس کے اختتام کے بعد چین کا دورہ کرنے والے پہلے غیر ملکی رہنماؤں میں سے ایک ہیں، جو دونوں ممالک کے درمیان دوستی اور اسٹریٹجک باہمی اعتماد کا ثبوت ہے۔ دورے کے دوران چین کے صدرشی جن پھنگ شہبازشریف سے ملاقات جبکہ چینی وزیراعظم اپنے پاکستانی ہم منصب سے مذاکرات کریں گے،چین کی نیشنل پیپلزکانگریس کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین لی ژانشو بھی شہباز شریف سے ملاقات کریں گے۔ ترجمان نے بتایا کہ دونوں ممالک کے رہنما دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے بین الاقوامی اور علاقائی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کریں گے۔
بیجنگ(شِنہوا) چین کے وزیراعظم لی کھ چھیانگ کی دعوت پر، وزیراعظم شہبازشریف یکم نومبر سے چین کا سرکاری دورہ کریں گے۔وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے بدھ کو روزانہ کی نیوزبریفنگ میں ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ وزارت عظمی کاعہدہ سنبھالنے کے بعد شہبازشریف کا چین کا یہ پہلا دورہ ہوگا۔ شہبازشریف کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 20ویں قومی کانگریس کے اختتام کے بعد چین کا دورہ کرنے والے پہلے غیر ملکی رہنماؤں میں سے ایک ہیں، جو دونوں ممالک کے درمیان دوستی اور اسٹریٹجک باہمی اعتماد کا ثبوت ہے۔ دورے کے دوران چین کے صدرشی جن پھنگ شہبازشریف سے ملاقات جبکہ چینی وزیراعظم اپنے پاکستانی ہم منصب سے مذاکرات کریں گے،چین کی نیشنل پیپلزکانگریس کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین لی ژانشو بھی شہباز شریف سے ملاقات کریں گے۔ ترجمان نے بتایا کہ دونوں ممالک کے رہنما دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے بین الاقوامی اور علاقائی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کریں گے۔
بیجنگ(شِنہوا)چین کے وزیراعظم لی کھ چھیانگ نے برطانیہ کی وزارت عظمیٰ سنبھالنے پر رشی سونک کو مبارکباد دی ہے۔
اپنے مبارکبادی پیغام میں لی کھ چھیانگ نے کہا کہ چین اور برطانیہ دونوں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے مستقل رکن اور دنیا کی بڑی معیشتیں ہیں جن کے ایک دوسرے سے مشترکہ مفادات وابستہ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ چین باہمی احترام، مساوات اور باہمی فائدے کے اصولوں پر عمل کرتے ہوئے چین برطانیہ تعلقات کو فروغ دینے اور ان کی مستحکم ترقی کیلئے برطانیہ کے ساتھ مل کر کام کرنے کیلئے تیار ہے تاکہ دونوں ممالک کے عوام کو فائدہ پہنچاتے ہوئے عالمی امن، استحکام اور ترقی کو فروغ دیا جا سکے۔
بیجنگ(شِنہوا)چین کے وزیراعظم لی کھ چھیانگ نے برطانیہ کی وزارت عظمیٰ سنبھالنے پر رشی سونک کو مبارکباد دی ہے۔
اپنے مبارکبادی پیغام میں لی کھ چھیانگ نے کہا کہ چین اور برطانیہ دونوں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے مستقل رکن اور دنیا کی بڑی معیشتیں ہیں جن کے ایک دوسرے سے مشترکہ مفادات وابستہ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ چین باہمی احترام، مساوات اور باہمی فائدے کے اصولوں پر عمل کرتے ہوئے چین برطانیہ تعلقات کو فروغ دینے اور ان کی مستحکم ترقی کیلئے برطانیہ کے ساتھ مل کر کام کرنے کیلئے تیار ہے تاکہ دونوں ممالک کے عوام کو فائدہ پہنچاتے ہوئے عالمی امن، استحکام اور ترقی کو فروغ دیا جا سکے۔
سنگاپور(شِنہوا) سنگاپور کے سیکنڈ وزیر برائے تجارت و صنعت تان سی لینگ نے کہا کہ سیمب کارپوریشن ملک کے جزیرہ جورونگ پر 200 میگاواٹ استعداد کا انرجی سٹوریج سسٹم (ای ایس ایس ) نصب کر رہا ہے، جو آئندہ ماہ نومبر تک کام شروع کردے گا۔
سنگاپور انٹرنیشنل انرجی ویک کے دوران دوسرے سنگاپور-ارینا ہائی لیول فورم میں اظہار خیال کرتے ہوئے تان سی لینگ نے کہا کہ یہ جنوب مشرقی ایشیا میں ای ایس ایس کا سب سے بڑا منصوبہ ہے اس منصوبے سے گرڈ کی مسلسل کارکردگی اور سنگاپور میں شمسی توانائی کی زیادہ سے زیادہ پیداوار کی ہماری کوششوں میں مدد ملے گی۔سنگاپور کی انرجی مارکیٹ اتھارٹی (ای ایم اے) کے بیان کے مطابق، اتھارٹی نے جون میں ملک میں توانائی کی فراہمی اور پاور گرڈ کو بڑھانے کے لیے سیمب کارپوریشن کو 200 میگاواٹ/ 200 ایم ڈبلیو ایچ کی تعمیر،ملکیت اور آپریٹ کرنے کے لیے مقرر کیا تھا۔
2 ہیکٹر اراضی پر محیط ای ایس ایس فی الحال جورونگ جزیرے کے دو مقامات پر نصب کیا جا رہا ہے۔ اگلے ماہ کام شروع ہونے کے بعد یہ جنوب مشرقی ایشیا میں سب سے بڑا ای ایس ایس ہو گا۔
بیجنگ (شِںہوا) کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 20 ویں قومی کانگریس کے سیاسی بیورو کا اجلاس منعقد ہوا ہے جس میں پارٹی کی 20 ویں قومی کانگریس کے مطالعہ ، تشہیر اور نفاذ کے انتظامات کئے گئے۔
اجلاس میں جماعت کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی جانب سے پارٹی کی مرکزی کمیٹی کی مرکزی و متحدہ قیادت کو مضبوط بنانے اور اس کے تحفظ بارے متعلق قواعد و ضوابط اور کام کے طریقہ کار سے متعلق 8 نکاتی فیصلے پر عمل کرنے کے لئے ضابطوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ نے اجلاس کی صدارت کی۔
اجلاس میں اس بات پر بھی غور کیا گیا کہ پارٹی کی 20 ویں قومی کانگریس کی روح کے مطالعے، تشہیر اور اس پر عملدرآمد موجودہ اور مستقبل میں پوری جماعت اور ملک کے لئے اولین سیاسی کام ہونا چاہیے۔
کوشش کرنی چاہئے کہ عہدیداروں اور عام لوگوں کی رہنمائی کی جائے کہ وہ کانگریس کی رپورٹ اور پارٹی کے آئین کا اچھی طرح سے مطالعہ کریں اور کانگریس میں شروع ہونے والے نئے خیالات ، نئے فیصلوں ، نئے انتظامات اور ضروریات پرگرفت مضبوط کریں۔
ہمیں پارٹی کی صدی پرانی کوششیں، خاص کر کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 18 ویں قومی کانگریس کے بعد نئے دور کے پہلے عشرے میں رونما عظیم تبدیلیوں کو ذہن میں رکھنا چاہیے۔
پارٹی کی مرکزی کمیٹی اور مجموعی طور پر پارٹی میں کامریڈ شی جن پھنگ کی مرکزی حیثیت قائم کرنے کی اہمیت اور نئے دور میں چینی خصوصیات کے ساتھ سوشلزم پر شی جن پھنگ کے رہنما کرداربارے گہری سمجھ بوجھ پیدا کرنی چاہیے۔
چین، شمال مشرقی صوبہ حئی لونگ جیانگ میں ژالونگ قومی قدرتی افزائش گاہ میں سرخ تاج والے سارس کو دیکھا جاسکتا ہے۔ (شِںہوا)
چین، شمال مشرقی صوبہ حئی لونگ جیانگ میں ژالونگ قومی قدرتی افزائش گاہ میں سرخ تاج والے سارس پرواز کررہے ہیں۔ (شِںہوا)
چین، شمال مشرقی صوبہ حئی لونگ جیانگ میں ژالونگ قومی قدرتی افزائش گاہ میں سرخ تاج والے سارس پرواز کررہے ہیں۔ (شِںہوا)
چین، شمال مشرقی صوبہ حئی لونگ جیانگ میں ژالونگ قومی قدرتی افزائش گاہ میں سرخ تاج والے سارس کو دیکھا جاسکتا ہے۔ (شِںہوا)
چین، شمال مشرقی صوبہ حئی لونگ جیانگ میں ژالونگ قومی قدرتی افزائش گاہ میں سرخ تاج والے سارس موجود ہیں۔ (شِںہوا)
نپیرا نے کے الیکٹرک صارفین کے لئے بجلی کی قیمت میں 4روپے 68پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی۔ نپیرا نے کے الیکٹرک صارفین کے لئے بجلی کی قیمت میں 4روپے 68پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی، جس سے کے الیکٹرک صارفین کو 7ارب 84کروڑ روپے کا ریلیف ملے گا۔ خیال رہے کے الیکٹرک نے ستمبر کیلیے ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 4روپے 62پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی درخواست کی تھی۔چیئرمین نیپرا نے کے الیکٹرک کی درخواست پر سماعت کی، دوران سماعت کے الیکٹر کی جانب سے بتایا گیا کہ ستمبر میں آر ایل این جی کی کھپت میں 30فیصد اور پیداواری ٹیرف میں 36فیصد کمی آئی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
بلوچستان کے ضلع بولان کے علاقے ڈھاڈر میں رات گئے نامعلوم افراد نے تھانے پر ہینڈ گرنیٹ بم سے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں اہلکار سپاہی عابد حسین سولنگی شہید ہوگیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شہید پولیس اہلکار بھاگ شہر کا رہائشی تھا، تھانے پر حملے کے بعد ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے کی ناکہ بندی کردی ہے جبکہ مختلف علاقوں میں چھاپہ مار کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
عمران خان نے نااہلی کیخلاف اپنی درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے اعتراضات دور کردیے۔ عمران خان نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کی مصدقہ نقل اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش کردی اور اٹارنی کے ذریعے بائیو میٹرک کی بھی تصدیق کردی۔ عمران خان نے بطور ایم این اے عہدے سے ہٹانے کا آرڈر بھی چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آبادہائیکورٹ این اے 95 سے بطور رکن قومی اسمبلی ہٹانے کا آرڈر کالعدم قرار دے، الیکشن کمیشن نے این اے 5 سے نااہل کیا، اور ڈی نوٹیفائی این اے 95 سے کردیا، 21 اکتوبر کو این اے 95 سے نااہل کیا اور درستگی 24 اکتوبر کو کی گئی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے کراچی میں سیلاب متاثرہ بچی سے اجتماعی زیادتی کے واقعے کا نوٹس لے لیا۔ سیلاب متاثرین میں شامل کم سن بچی کے ساتھ کراچی میں اجتماعی زیادتی کے واقعے پر چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس احمد علی شیخ نے ڈی آئی جی جنوبی اور ایس ایس پی انویسٹی گیشن جنوبی ون کو ذاتی حیثیت میں طلب کرتے ہوئے رپورٹ کے ہمراہ پیش ہونے کا حکم دے دیا۔ رجسٹرار سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس احمد علی شیخ نے بچی سے اجتماعی زیادتی کے واقعے کا نوٹس اخبارات میں شائع ہونے والی خبر پر لیا، جس کے بعد پولیس حکام کو 27 اکتوبر کو ایک بجے ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔ رجسٹرار سندھ ہائیکورٹ کے مطابق پولیس افسران کو واقعے سے متعلق تحقیقات کی رپورٹ کے ہمراہ پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ سیاسی شخصیت کے اعتراف کے بعد ارشد شریف کو کینیا جانے پر مجبور کرنے کے عوامل کا بھی جائزہ لیا جائے گا،ارشد شریف کیس میں سونے کی اسمگلنگ کی تحقیقات کی جائے گی ۔رانا ثنا اللہ نے بیان میں کہا کہ سینئرصحافی ارشد شریف کے کینیا میں قتل سے متعلق حقائق جاننے کیلئے اعلی سطحی تین رکنی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی ہے، جو ایف آئی اے اورانٹیلی ایجنسیز کے اعلی افسران پرمشتمل ہے۔ تحقیقاتی ٹیم فوری طور پرکینیا روانہ ہوگی اورارشد شریف قتل کیس کی تحقیقات کرکے حتمی رپورٹ وزارت داخلہ کو پیش کریگی۔ تحقیقاتی ٹیم ارشدشریف کیس میں پاکستان کے ایک نجی چینل سے منسلک شخصیت کے کینیا میں سونے کی اسمگلنگ کے کاروبار سے متعلق قائم کمپنی کے کردار کا جائزہ لے گی۔ تحقیقاتی ٹیم ارشد شریف کی پاکستان سے دبئی اور پھر دبئی سے کینیا روانگی کی مکمل وجوہات اورمحرکات کا جائزہ لے گی۔ ایک سیاسی شخصیت کے اعتراف کے بعد،تحقیقاتی ٹیم ارشد شریف کو پاکستان سے دبئی اور پھر سے کینیا جانے پر مجبور کرنے کے عوامل کا بھی جائزہ لے گی۔ تحقیقاتی ٹیم، کینیا پولیس اور دیگر ذرائع سے حاصل شدہ معلومات اور شواہد کی روشنی میں اپنی ایک آزادانہ رپورٹ مرتب کرکے وزارت داخلہ کو پیش کرے گی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
نیویارک (شِںہوا) اے بی سی نیوز نے ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ سیاہ فام 3 ڈاکٹروں نے انہیں منظم طریقے سے نکالے جانے کے الزامات عائد کئے ہیں۔ ان میں ایک سابق ریذیڈنٹ سے لیکر اسپتال کے ایگزیکٹو تک شامل ہیں۔
ایک کا دعویٰ ہے کہ انہیں بنا کسی جواز نوکری سے فارغ کیا گیا ہے جبکہ دوسروں کا کہنا ہے کہ کام کا ماحول ناقابل برداشت ہوگیا تھا جس کے سبب انہیں استعفیٰ دینا پڑا۔
ان سب نے اپنے کام چھوڑنے کی وجہ نسلی امتیاز قرار دیا ہے۔ اس بارے ان کا کہنا ہے کہ طبی شعبے میں ثقافتی مسابقت، ادارہ جاتی ڈھانچے، اور استحصال کے فطری رویہ کے سبب نسلی امتیاز میں اضافہ ہوا ہے۔
ایسوسی ایشن آف امریکی میڈیکل کالجز نے سیاہ فام ڈاکٹروں کی نمائندگی کم ہونے کی نشاندہی بھی کی ہے، جو ملک بھر کے طبی معالجین کا محض 5 فیصد ہے۔ حالیہ مردم شماری کے مطابق سیاہ فام افراد امریکی آبادی کا تقریباً 12 فیصد ہیں۔
رپورٹ میں امریکی میڈیکل ایسوسی ایشن کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ سیاہ فام ڈاکٹروں کی کمی خاص کر سیاہ فام مریضوں کی طبی نگہداشت تک کم رسائی، کم مئوثر طبی دیکھ بھال اور بدترین نتائج کا سبب بنتی ہے۔
بیروت (شِنہوا) ہواوے نے لبنان میں اپنے سالانہ آئی سی ٹی مقابلہ کے چھٹے ایڈیشن کا آغاز کیا جس کا مقصد ملک میں جستجو رکھنے والے طلباء کی مدد کرنا ہے۔
ہواوے کا کہنا ہے کہ مقابلہ ورچوئلی منعقد ہوگا جس میں اکتوبر سے دسمبر تک ہزاروں انڈر گریجویٹ طلبا کی شرکت متوقع ہے۔
ہواوے لبنان کے تعلقات عامہ اور حکومتی امور کے ڈائریکٹر محمد شرارا نے اخباری اعلامیہ میں کہا کہ ہواوے مقامی باصلاحیت نوجوانوں پر سرمایہ کاری کرکے ایک بامعںی اور باہمی تعاون پر مبنی ماحولیاتی نظام بناکر آئی سی ٹی صنعت کی ترقی کا عزم رکھتا ہے۔
لبنان کے وزیر مواصلات جانی کورم نے لبنانی نوجوانوں کو بااختیار بنانے میں ہواوے کے کردار پر روشنی ڈالی۔
لبنان، دارالحکومت بیروت میں آئی سی ٹی مقابلہ کی افتتاحی تقریب کا ایک منظر ۔ (شِںہوا)
ہواوے کے اخباری اعلامیہ میں کورم کے بیان کا حوالہ دیا گیا ہے کہ ایک عالمی ٹیکنالوجی کمپنی کے ساتھ تعاون ہمارے اس عزم کی تصدیق ہے کہ ہم ملک کے نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور لبنان کے ڈیجیٹل تبدیلی کے سفر میں مستقبل کی نسل تیار کرنا چاہتے ہیں ۔
ہواوے آئی سی ٹی مقابلہ جیتنے والوں کو 20 ہزار امریکی ڈالرز نقد انعام، انٹرن شپ اور ہواوے میں شامل ہونے کے مواقع ملیں گے۔
بیروت (شِنہوا) ہواوے نے لبنان میں اپنے سالانہ آئی سی ٹی مقابلہ کے چھٹے ایڈیشن کا آغاز کیا جس کا مقصد ملک میں جستجو رکھنے والے طلباء کی مدد کرنا ہے۔
ہواوے کا کہنا ہے کہ مقابلہ ورچوئلی منعقد ہوگا جس میں اکتوبر سے دسمبر تک ہزاروں انڈر گریجویٹ طلبا کی شرکت متوقع ہے۔
ہواوے لبنان کے تعلقات عامہ اور حکومتی امور کے ڈائریکٹر محمد شرارا نے اخباری اعلامیہ میں کہا کہ ہواوے مقامی باصلاحیت نوجوانوں پر سرمایہ کاری کرکے ایک بامعںی اور باہمی تعاون پر مبنی ماحولیاتی نظام بناکر آئی سی ٹی صنعت کی ترقی کا عزم رکھتا ہے۔
لبنان کے وزیر مواصلات جانی کورم نے لبنانی نوجوانوں کو بااختیار بنانے میں ہواوے کے کردار پر روشنی ڈالی۔
لبنان، دارالحکومت بیروت میں آئی سی ٹی مقابلہ کی افتتاحی تقریب کا ایک منظر ۔ (شِںہوا)
ہواوے کے اخباری اعلامیہ میں کورم کے بیان کا حوالہ دیا گیا ہے کہ ایک عالمی ٹیکنالوجی کمپنی کے ساتھ تعاون ہمارے اس عزم کی تصدیق ہے کہ ہم ملک کے نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور لبنان کے ڈیجیٹل تبدیلی کے سفر میں مستقبل کی نسل تیار کرنا چاہتے ہیں ۔
ہواوے آئی سی ٹی مقابلہ جیتنے والوں کو 20 ہزار امریکی ڈالرز نقد انعام، انٹرن شپ اور ہواوے میں شامل ہونے کے مواقع ملیں گے۔
بیجنگ (شِںہوا) رواں سال کے ابتدائی 9 ماہ کے دوران چین میں مرکز کے زیر انتظام سرکاری کاروباری اداروں کی آمدن اور نفع میں اضافے کی شرح مستحکم رہی۔
ریاستی کونسل کے سرکاری اثاثہ جات نگراں انتظامی کمیشن نے بتایا ہے کہ مرکزی سرکاری کاروباری اداروں کی آمدن جنوری سے ستمبر کے دوران 290 کھرب یوآن (تقریباً 40.5 کھرب امریکی ڈالرز) رہی جو گزشتہ برس کے اسی عرصے کی نسبت 10.9 فیصد زائد ہے۔
اس عرصے میں مرکزی سرکاری کاروباری اداروں کا نفع 21 کھرب یوآن تک پہنچ گیا جو گزشتہ برس کے مقابلے میں 5.7 فیصد زائد ہے۔
کمیشن کے مطابق مرکزی سرکاری کاروباری اداروں کا آپریٹنگ نفع کا تناسب ابتدائی 9 ماہ کے دوران 7.2 فیصد تھا جو نسبتاً اعلیٰ سطح پر برقرار ہے۔
ابتدائی 3 سہ ماہی کے دوران مرکزی سرکاری اداروں کی تحقیق و ترقی پر سرمایہ کاری میں گزشتہ برس کے اسی عرصے کی نسبت 17.5 فیصد اضافہ ہوا۔
اعدادوشمار کے مطابق مرکزی سرکاری کاروباری اداروں کی قرض ادائیگی کی صلاحیت مجموعی طور مستحکم ہے۔ ستمبر کے اختتام تک مرکزی سرکاری اداروں کا اوسط قرضہ اور اثاثوں کا تناسب 64.8 فیصد تھا جو اگست کے اختتام کی نسبت 0.2 فیصد پوائنٹس کم ہے۔
سیؤل (شِنہوا) جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیئول میں موسم خزاں کا آغاز ستمبر میں ہوتا ہے اور یہ نومبر کے اختتام پر ختم ہوتا ہے۔
سیئول اب موسم خزاں کے آخری حصے میں داخل ہورہا ہے۔ ایسے میں آسمان چمکدار نیلگون ہے، موسم جوبن پر اور پتے رنگ بدل رہے ہیں۔
یہ حیرت انگیز اور فرحت بخش نظارے ہیں۔
جنوبی کوریا، سیئول کے نمسان پارک میں صابن کے بلبلے میں نمسان سیؤل ٹاور کا نظارہ۔(شِنہوا)
جنوبی کوریا، سیئول کے نمسان پارک میں صابن کے بلبلے میں نمسان سیؤل ٹاور کا نظارہ۔ (شِنہوا)
جنوبی کوریا، سیئول میں موسم خزاں کے دوران نمسان پارک میں درختوں کے درمیان نمسان سیؤل ٹاور کا نظارہ۔ (شِنہوا)
بیجنگ (شِںہوا) چین کے وزیر اعظم لی کھ چھیانگ نے ریاستی کونسل کے ایک حکم نامے پر دستخط کیے ہیں جس میں خود روزگار کاروبار کی ترقی کو بڑھانے بارے ضابطہ موجود ہے۔
یہ ضابطہ یکم نومبر 2022 سے نافذ العمل ہوگا۔ اس کے ذریعے کاروباری ماحول بہتر بنانے ، خود روزگار کاروباری اداروں کے قانونی حقوق و مفادات کا تحفظ جیسے امور پر مخصوص ترجیحی پالیسیاں بنائی گئی ہیں۔
ضابطہ سوشلسٹ مارکیٹ معیشت میں خود روزگار کاروباری اداروں کے کردار اور ان کی ترقی میں اضافے بارے بنیادی اصولوں کی وضاحت ، انتظامی طریقہ کار آسان اور کاروباری ماحول کو بہتر بناتا ہے تاکہ ایسے کاروبار میں صحت ترقی کےلئے سازگار حالات پیدا ہوں۔
دریں اثنا، ضابطہ میں وہ طریقہ کار بھی واضح کیا گیا ہے جس کے تحت کاروباری اداروں کی ترقی کو فروغ دیا جائے گا۔
کاروبار کے لئے مارکیٹ اداروں کی رجسٹریشن، سالانہ رپورٹنگ سروسز، کاروباری سرمایہ کے ساتھ جگہ کی فراہمی، ٹیکسیشن، فنانس، سوشل سیکیورٹی، انٹرپرینیورشپ اور روزگار سمیت دیگر امور میں حکومت اور متعلقہ محکموں کی جانب سے معاونت فراہم کی جائے گی۔
ضابطے کے تحت ملک میں خود روزگار کاروباری اداروں کے جائز حقوق اور مفادات کو تحفظ دیا جائےگا۔
بیجنگ (شِںہوا) کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ سے وابستگی نہ رکھنے والی شخصیات کو کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 20 ویں قومی کانگریس کے رہنما اصولوں سے آگاہ کیا ہے۔
کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے یونائیٹڈ فرنٹ ورک ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ یو چھوان نے ان رہنما اصولوں کو چین میں غیر سی پی سی سیاسی جماعتوں کی مرکزی کمیٹیوں اور آل چائنہ ایوان صنعت و تجارت کے ارکان کے ساتھ ساتھ جماعت سے وابستگی نہ رکھنے والی نمائندہ شخصیات کو پہنچایا۔ انہیں یہ کام کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی نے تفویض کیا تھا۔
انہوں نے کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 20 ویں قومی کانگریس کی بڑی اہمیت کا ذکر کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ کانگریس کے رہنما اصولوں کا مطالعہ کرنا اور ان پر عمل درآمد کرنا اس وقت اور مستقبل میں متحدہ محاذ کا بنیادی سیاسی کام ہے۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 20 ویں قومی کانگریس کے انتظامات کو پورا کرنے اور جدیدیت کے چینی راستے سے تمام محاذوں پر چینی قوم کی عظیم حیات نو کو آگے بڑھانے میں عزم اور طاقت کو یکجا کرنے کی کوشش کی جائے گی۔
بیجنگ (شِنہوا) کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 20 ویں قومی کانگریس کے رہنما اصولوں کے مطالعہ ، تشہیر اور نفاذ کے لئے مرکزی فوجی کمیشن کا اجلاس منعقد ہوا۔
کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور مرکزی فوجی کمیشن کے نائب چیئرمین ژانگ یو شیا نے اجلاس میں شرکت کی اور اہم خطاب کیا۔
ژانگ نے کہا کہ پوری فوج کو کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 20 ویں قومی کانگریس کے رہنما اصولوں کے مطالعہ، تشہیر اور ان پر عملدرآمد کو موجودہ اور مستقبل میں سیاسی ہدف کے طور پر غور کرنا چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ مسلح افواج کو نئے دور میں فوج اور فوجی تیاریوں کو مضبوط بنانے اور جنگی صلاحیتوں میں جامع اضافے بارے شی جن پھنگ کے نظریہ کو وسعت دینی چاہیئے، جبکہ اصلاحات اور اختراع کو مزید گہرا کرنے کا عمل جاری رہنا چاہیئے۔
اجلاس کی صدارت کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور مرکزی فوجی کمیشن کے نائب چیئرمین ہی وی ڈونگ نے کی۔
قاہرہ (شِںہوا) مشرق وسطی کے متعدد ممالک میں جزوی سورج گرہن دیکھا گیا ہے۔
آئیں مصر، لبنان ، تیونس، شام ، کویت ، اردن اور ترکی میں کیمروں سے قید ہونے والے ناقابل یقین مناظر سے لطف اندوز ہوں۔
دوپہر کو سورج کا ایک چوتھائی حصہ چاند میں چھپ گیا تھا کیونکہ یہ ستاروں اور زمین کے درمیان سے گزررہا تھا۔ یہ رواں سال کا دوسرا اور آخری سورج گرہن تھا جو صرف یورپ، افریقہ اور ایشیا سمیت زمین کے کچھ علاقوں میں نظر آسکا۔
تیونس، طلبا چشمے کی مدد سے جزوی سورج گرہن کا مشاہدہ کررہے ہیں۔ (شِنہوا)
شام، دارالحکومت دمشق میں شامی بچے جزوی سورج گرہن کا مشاہدہ کررہے ہیں۔ (شِنہوا)
لبنان، بیروت میں جزوی سورج گرہن کا ایک نظارہ۔ (شِنہوا)
اردن، عمان میں خاتون دوربین سے جزوی سورج گرہن کا مشاہدہ کررہی ہے۔ (شِنہوا)
کویت ، حولی میں جزوی سورج گرہن کا نظارہ۔ (شِںہوا)
ترکی ، انقرہ میں لوگ جزوی سورج گرہن کا مشاہدہ کررہے ہیں۔ (شِنہوا)
ملک بھر میں کورونا کے وار پھر بڑھنے لگے موذی مرض سے مزید ایک مریض دم توڑ گیا ۔ قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کے مطابق چوبیس گھنٹے کے دوران 7 ہزار 512 ٹیسٹ کئے گئے جس میں 52 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ این آئی اے رپورٹ میں کہا گیا کہ ملک بھر میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 0.69 فیصد ریکارڈ کی گئی جبکہ مزید ایک مریض جاں بحق ہوگیا ہے، 43 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
چین کی جانب سے 300,000 یوآن مالیت کی انسانی امداد کی ایک کھیپ پاکستان بھیج دی گئی ،امدادی سامان سمندری راستے سے کراچی پورٹ پہنچے گا۔چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق ریڈ کراس سوسائٹی آف چائنا گوانگ شی برانچ کی طرف سے عطیہ کردہ سامان 4,286 کمبلوں پر مشتمل ہے جو پاکستان میں سیلاب متاثرین میں تقسیم کیا جائے گا۔ اس موقع پر افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ ریڈ کراس سوسائٹی آف چائنا گوانگ شی برانچ کے ایگزیکٹو وائس چیئرمین وانگ لی نے قدرتی آفت سے متاثرہ پاکستانی عوام سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ گوانگ شی کے لوگوں کی طرف سے عطیہ کردہ سامان ان کی مشکلات پر قابو پانے میں مدد کر سکتا ہے۔ انہوں نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں جلد بحالی کی بھی خواہش کی۔چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق چین میں پاکستانی سفارتخانے کے ڈپٹی چیف احمد فاروق نے آن لائن تقریب میں شرکت کی اور گوانگ شی کے عوام کا شکریہ ادا کیا۔ یہ سامان نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی آف پاکستان وصول کرے گا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
بنکنگ کورٹ نے فنڈنگ کیس میں عمران خان کے دو شریک ملزمان کی عبوری ضمانت منظور کر لی۔ بنکنگ کورٹ اسلام آباد میں پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ اور فارن ایکسچینج ایکٹ کے تحت مقدمے کی سماعت ہوئی، سابق وزیر اعظم عمران خان کے دو شریک ملزمان نے ضمانت کی درخواست کی۔ ملزمان کے وکیل نے کہا کہ ہائیکورٹ کے احکامات کے بعد فارن ایکسچینج ایکٹ کا کیس بنکنگ کورٹ کو منتقل ہوگیا ہے، طارق شفیع اور فیصل مقبول 20 اکتوبر کو ایف آئی اے کے سامنے شامل تفتیش ہوچکے ہیں۔ عدالت نے طارق شفیع اور فیصل مقبول کی 31 اکتوبر تک عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں ایک ،ایک لاکھ کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا اور ایف آئی اے کو 31 اکتوبر کے لئے نوٹس جاری کر دیا۔ واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان پہلے ہی سپیشل جج سینٹرل سے 31 اکتوبر تک عبوری ضمانت لے چکے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ سیاست کا فائنل رانڈ شروع ہوگیا ہے، نومبر میں آر پار ہوجائے گا،غیر مقبول بھکاریوں کو کہیں سے خیرات نہیں ملے گی، ظالم چوروں کے خلاف عمران خان کی قیادت میں نکلیں گے، پرامن آئینی اور قانونی احتجاج قوم کا حق ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ سیاست کا فائنل رانڈ شروع ہو گیا ہے۔نومبر میں آر پار ہوجائے گا۔جس طرح وزیر قانون سیاستعفی لیاگیا،اسی طرح حکومت سیالیکشن کی تاریخ لی جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ غیر مقبول بھکاریوں کو کہیں سے خیرات نہیں ملے گی۔ارشدشریف پرمریم کے ٹویٹ اور دیوالی کا کیک کاٹنے والے نواز شریف پرساری قوم لعن طعن بھیج رہی ہے۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ جمعرات کو 2بجے فیصل مسجد میں شہید کا نمازجنازہ پڑھیں گے۔جمعیکو11بجے لبرٹی چوک لاہور سیظالم چوروں کے خلاف عمران خان کی قیادت میں نکلیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پرامن آئینی اورقانونی احتجاج قوم کاحق ہے۔راناثنااللہ جسیایرپورٹ جانیکی ہمت نہیں ہوئی،اگر اس نے طاقت استعمال کی تواسے بھاگنیکی بھی مہلت نہیں ملے گی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
وزیراعلی پنجاب چودھری پرویزالہی نے کہا ہے کہپنجاب کے عوام کو ریلیف اور زیادہ سے زیادہ سہولتیں دینے کیلئے کوشاں ہیں، غریب آدمی کو ریلیف دیناعمران خان کا ویژن ہے، جسے ہم نے عملی جامہ پہنایا ہے۔ وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الہی سے تحریک انصاف کے وفد نے ملاقات کی، اس موقع پر صوبائی وزیر راجہ بشارت بھی موجود تھے، وفد میں شرجیل یونس،ملک محبوب الہی،حاجی ملک محمد رفیق،چودھری ذوالفقار اورزین اعجاز شامل تھے، وفد نے وزیراعلی چودھری پرویزالہی کی فلاحی خدمات کو سراہا۔ وزیراعلی پنجاب چودھری پرویزالہی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب کے عوام کو ریلیف اور زیادہ سے زیادہ سہولتیں دینے کیلئے کوشاں ہیں، پنجاب احساس راشن رعایت پروگرام چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا فلیگ شپ پروگرام ہے، اس پروگرام کے ذریعے 80 لاکھ مستحق خاندانوں کو 40 فیصد سستی اشیا صرف فراہم کی جارہی ہیں۔ پرویزالہی کا کہنا تھا کہ مستحق خاندان رجسٹرڈ کریانہ سٹور سے 40 فیصد کم نرخ پر دالیں، گھی، آئل اور آٹا خرید سکتے ہیں، رجسٹرڈ کریانہ سٹورز کے مالکان کو 10 فیصد کمیشن بھی دیا جا رہا ہے، احساس راشن رعایت پروگرام غربت کے خاتمے اور فلاحی ریاست کی جانب ایک بہت بڑا قدم ہے۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ تین اضلاع میں بھی متاثرین کو اس پروگرام میں رجسٹرڈ کرایاگیا ہے، ابتدائی طور پر پنجاب حکومت نے ایک سو ارب روپے اس پروگرام کے لئے رکھے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
وزیر صحت عبد القادر پٹیل نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بیرون ملک سے آنیوالے مسافروں کی اسکریننگ کے اقدامات پر اظہار اطمینان کیا،تفصیلات کے مطابق وزیر صحت عبد القادر پٹیل نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا دورہ کیا اور ایئرپورٹ پر بارڈر ہیلتھ سروسزکی جانب سے سہولیات کا جائزہ لیا،ترجمان وزارت صحت نے بتایا کہ وزیر صحت نے بیرون ملک سے آنیوالے مسافروں کی اسکریننگ کے اقدامات کا بھی جائزہ لیا اور ادارے کی جانب سے کیے گئے اقدامات پر اظہار اطمینان کیا،عبدالقادرپٹیل نے انٹر نیشنل ہیلتھ ریگولیشنزکی سفارشات پرعملدرآمد اور بیماریوں کی روک تھام سے متعلق موثر اقدامات کویقینی بنارہا ہے،وفاقی وزیر نے کہا کہ ایئرپورٹ پراسکریننگ کا موثرترین نظام موجودہے، ادارے کی بہتری کیلئے اقدامات کیساتھ تمام تر وسائل بروئے کارلارہے ہیں،ان کا مزید کہنا تھا کہ صحت کے شعبے کی بہتری کیلئے اصلاحات کی جارہی ہیں، عوام کو بیماریوں سے تحفظ دینے کیلئے بھر پورعملی اقدامات یقینی بنا رہے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
پشین کے علاقے کلی تراٹہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیو ٹیم کی حفاظت پر معمور پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا ۔ پولیس کے مطابق واقعہ کلی پشین کے علاقے کلی تراٹہ میں پیش آیا جہاں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے پولیو ٹیم کی حفاظت پرمعمور اہلکار جاں بحق ہوگیا، واقعے کے بعد جاں بحق ہونے والے پولیس اہلکار کی لاش کو ڈی ایچ کیو اسپتال پشین منتقل کردیا گیا ۔ڈپٹی کمشنر پشین محمد یاسر بازئی کے مطابق فائرنگ سے پولیو رضا کار محفوظ رہے ، شہید اہلکار کی شناخت محمد ہاشم کے نام سے ہوئی ہے ، مقتول کی لاش کو قانونی کارروائی کے بعد پوسٹ مارٹم کے لیے کوئٹہ منتقل کردیا گیا ۔دوسری طرف پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے کلی تراٹہ اوراطراف میں حملہ آوروں کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے ۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
پاکستان سمیت دنیا بھر میں واٹس ایپ کی سروسز چند گھنٹے کی بندش کے بعد بحال ہوگئی،دنیا بھر کے مختلف ممالک میں رابطوں کی سب سے مشہور ایپلیکیشن واٹس ایپ سروس منگل کی دوپہر 12بجے کے بعد ڈائون ہوئی تھی جس کے باعث صارفین پریشان تھے،ٹوئٹر پر صارفین کی جانب سے اس مسئلے کی نشاندہی کی گئی اور پاکستان سمیت دنیا بھر سے لوگوں نے بتایا کہ واٹس ایپ گروپس میں میسجز نہیں جارہے جب کہ انفرادی طور پر صارفین کو چیٹنگ کرنے میں مسئلہ درپیش رہا،دنیا کے مختلف ممالک میں واٹس ایپ سروس متاثر ہوئیں جن میں پاکستان، بھارت، ترکی، اسپین سمیت دیگر یورپی ممالک بھی شامل ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور ماہر معاشیات مزمل اسلم نے دعوی کیا ہے کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار 600ارب روپے کے نئے ٹیکس لگانے کیلئے تیار ہیں،وزارت خزانہ کے سابق ترجمان مزمل اسلم نے متوقع نئے منی بجٹ کے حوالے سے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ تجربہ کار اسحاق ڈار 600ارب روپے کے نئے ٹیکسز لگانے کیلئے تیار ہیں،پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ اسحاق ڈار پانچواں منی بجٹ جلد پیش کریں گے، عوام کو چاہیے کہ وہ سیٹ بیلٹ باندھ لیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
وزیراعظم میاں شہباز شریف نے سینئر صحافی اور اینکر پرسن ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کے لئے جوڈیشل کمیشن بنانے کا فیصلہ کرلیا،وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعظم نے ہائیکورٹ کے جج کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن بنانے کا فیصلہ کیا ہے جس میں کمیشن کا سربراہ سول سوسائٹی اور میڈیا سے بھی ارکان لے سکے گا،مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے یہ فیصلہ مرحوم ارشد شریف کے قتل کے اصل حقائق کے تعین کے لئے کیا ہے،ذرائع کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے اس سلسلے میں متعلقہ حکام کو ہدایات بھی جاری کی ہیں جس میں کہا گیا ہے کہ کمیشن میں ایسے لوگوں کو شامل کیا جائے جن پر ارشد شریف کے اہلخانہ کو اعتماد ہو۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
سینئر صحافی اور اینکر پرسن ارشد شریف قتل کی تحقیقات کے لئے جی ایچ کیو نے حکومت کو خط لکھ دیا ہے، نجی ٹی وی کے مطابق جی ایچ کیو نے سینئر صحافی اور اینکر پرسن ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کیلئے حکومت کو خط لکھ دیا ہے،جی ایچ کیو کی جانب سے لکھے گئے خط میں سینئر صحافی ارشد شریف قتل کی تحقیقات کے لئے انکوائری کمیشن بنانے کی استدعا کی گئی،خط میں شکوک و شہبازت پیدا کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی بھی درخواست کی گئی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی