• Columbus, United States
  • |
  • ٢٣ نومبر، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | سی-پیک

سینئر صحافی نصیر قریشی انتقال کر گئے ،نماز ج...

سینئر صحافی و خبر رساں ادارے'' آئی این پی'' کے بانی رکن اور چیف نیوز ایڈیٹر نصیر قریشی رضائے الہی سے انتقال کر گئے ،نماز جنازہ ان کے آ بائی شہر ڈیرہ اسماعیل خان میں ادا ، آبائی قبرستان میں سپرد خاک، نماز جنازہ میں خبر رساں ادارے آئی این پی کے ایڈیٹر آفتاب چوہدری سمیت معروف سماجی و سیاسی شخصیات نے شرکت کی ۔ تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی و خبر رساں ادارے'' آئی این پی'' کے بانی رکن اور چیف نیوز ایڈیٹر نصیر قریشی گزشتہ ہفتے آفس سے گھر واآپس جاتے ہوئے موٹر سائیکل حادثہ کے باعث کومہ میں چلے گئے تھے اور نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے جہاں پر وہ گزشتہ رات انتقال کر گئے ۔ نصیر قریشی کی نماز جنازہ ان کے آ بائی شہر ڈیرہ اسماعیل خان میں ادا ، آبائی قبرستان میں سپرد خاک ،نماز جنازہ میں آئی این پی کے ایڈیٹر آفتاب چوہدری سمیت معروف سماجی و سیاسی شخصیات نے شرکت کی۔ نصیر قریشی خبر رساں ادارے'' آئی این پی'' کے بانی رکن تھے ۔ آئی این پی کے ایڈیٹر ان چیف سید آصف صلاح الدین نے مرحوم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم نصیر قریشی انتہائی محنتی ، خوش اخلاق اور اپنے شعبے میں بہت مہارت رکھتے تھے۔مرحوم نے سوگواروں میں ایک بیٹا ، ایک بیٹی اور بیوہ چھوڑے ہیں ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۸ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

امریکی جیلوں میں حراست کے دوران ہلاکتوں میں...

نیویارک (شِنہوا) امریکی جریدے سلیٹ کی ایک رپورٹ کے مطابق ریکرز جزیرے پر واقع نیو یارک شہر کی جیل میں کئی برسوں سے جاری غیر آئینی بدسلوکی سے ہلاکتوں میں اضافہ ہورہا ہے۔ قومی سطح پراس  بارے غم و غصہ کے بعد اسے بند کرنے پر وسیع تر اتفاق پایا جاتا ہے۔

رپورٹ کے مطا بق  تاہم ہیوسٹن کی ہیرس کاؤنٹی جیل میں ریکرز کی نسبت زیادہ اموات ہوئی ہیں اور اس سے بھی بدترحالات ہیں جو قومی سطح پر بمشکل ہی نظر آ تے ہیں۔

2019 اور اور 2022 کے موسم گرما میں جیل میں سرکاری طور پر درج حملوں کی تعداد دوگنا سے زیادہ ہوگئی ہے۔ طاقت کا استعمال کرکے جسمانی چوٹ کے واقعات میں 4 گنا سے زائد اضافہ ہوا ہے۔

اس وقت ہیرس کاؤنٹی جیل میں 10 ہزار سے زائد افراد زیرحراست ہیں جو گزشتہ ایک دہائی سے زائد عرصے میں سب سے زیادہ تعداد ہے۔

جیل میں موجود 80 فیصد سے زیادہ افراد کو مقدمے کی سماعت سے قبل حراست میں لیا گیا تھا ۔ جیل کے اعداد و شمار کے مطابق جیل میں موجود تقریباً 80 فیصد افراد کے ذہنی امراض کا شکار ہونے کے قوی امکانات ہیں۔

۲۸ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین۔لاؤس ثقافتی تبادلہ کے فروغ میں موسیقی کا...

وینتیان (شِنہوا) موسیقی کے آن لائن تربیتی پروگرام اور چینی گیتوں کے مقابلے نے چین اور لاؤس کے درمیان ثقافتی تبادلے کو فروغ دیا ہے۔

نغمے کا آن لائن تربیتی پروگرام لاؤس میں چین ثقافتی مرکز اور چین کے شمال مشرقی صوبہ لیاؤننگ کے محکمہ ثقافت و سیاحت کے درمیان تعاون کے منصوبوں میں سے ایک ہے۔ اس کی رجسٹریشن 11 اکتوبر سے شروع ہوئی تھی۔

لاؤ کے 80 سے زائد شہریوں نے درخواستیں دیں جس سے میں 50 کا انتخاب لاؤس میں چینی ثقافتی مرکز نے کیا اور انہیں 17 اکتوبر سے تربیت دینا شروع کی گئی۔

آن لائن تربیت کے دوران شرکاء نے تلفظ، تال اور گیتوں کے دیگر امور کی تکنیک سیکھی، انہیں تربیت چینی موسیقاروں کی ایسوسی ایشن کے رکن لی ڈونگ ہائی نے فراہم کی۔

چینی گیتوں کا مقابلہ لاؤ کے دارالحکومت وینتیان میں ہوا۔ جیوری نے کارکردگی کی بنیاد پر 50 زیرتربیت افراد میں 10 کا انتخاب فائل کے لئے کیا۔

۲۸ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین۔لاؤس ثقافتی تبادلہ کے فروغ میں موسیقی کا...

وینتیان (شِنہوا) موسیقی کے آن لائن تربیتی پروگرام اور چینی گیتوں کے مقابلے نے چین اور لاؤس کے درمیان ثقافتی تبادلے کو فروغ دیا ہے۔

نغمے کا آن لائن تربیتی پروگرام لاؤس میں چین ثقافتی مرکز اور چین کے شمال مشرقی صوبہ لیاؤننگ کے محکمہ ثقافت و سیاحت کے درمیان تعاون کے منصوبوں میں سے ایک ہے۔ اس کی رجسٹریشن 11 اکتوبر سے شروع ہوئی تھی۔

لاؤ کے 80 سے زائد شہریوں نے درخواستیں دیں جس سے میں 50 کا انتخاب لاؤس میں چینی ثقافتی مرکز نے کیا اور انہیں 17 اکتوبر سے تربیت دینا شروع کی گئی۔

آن لائن تربیت کے دوران شرکاء نے تلفظ، تال اور گیتوں کے دیگر امور کی تکنیک سیکھی، انہیں تربیت چینی موسیقاروں کی ایسوسی ایشن کے رکن لی ڈونگ ہائی نے فراہم کی۔

چینی گیتوں کا مقابلہ لاؤ کے دارالحکومت وینتیان میں ہوا۔ جیوری نے کارکردگی کی بنیاد پر 50 زیرتربیت افراد میں 10 کا انتخاب فائل کے لئے کیا۔

۲۸ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

فلپائن، سیلاب کے باعث کم از کم 13 افراد ہلاک

منیلا (شِںہوا) فلپائن کے جنوبی صوبے ماگوئنداناؤ کے متعدد قصبوں میں رات بھر ہونے والی موسلا دھاربارش سے جمعہ کے روز کم ازکم 13 افراد ہلاک اور متعدد لاپتہ ہوگئے۔

ماگوئنداناؤ صوبائی ڈیزاسٹررسک ریڈکشن اینڈ مینجمنٹ آفس کے سربراہ نصراللہ امام نے ابتدائی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ 13افراد ڈوبنے یا لینڈ سلائیڈزسے ہلاک ہوئے، جبکہ صورتحال کا جائزہ لیا جارہا ہے۔

 صوبہ ماگوئنداناؤ  مسلم مینڈاناؤ بنگ کے سامورو خود اختیار علاقے میں واقع ہے۔

مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق شدید بارش سمندری طوفان نالگی کی وجہ سے ہوئی جو توقع ہے کہ اتوار کو لوزون جزیرے سے ٹکراجائے گا۔ 

فلپائن کی ماحولیاتی ارضیاتی اور اور فلکیاتی خدمات انتظامیہ کے مطابق جمعہ کے روز نالگی کے  شدید طوفان اور ہفتے کو ایک طوفان میں تبدیل ہونے کی توقع ہے۔

فلپائن عالمی سطح پر سب سے زیادہ تباہی کا شکار ممالک میں سے ایک ہے ۔یہ بنیادی طور پر بحرالکاہل رنگ آف فائر اور بحرالکاہل ٹائیفون بیلٹ میں واقع ہے۔

 یہاں سالانہ اوسطاً 20 طوفان آتے ہیں جس میں کچھ شدید اور تباہ کن ہوتے ہیں۔

۲۸ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین کی غیر مالیاتی بیرونی براہ راست سرمایہ ک...

بیجنگ (شِنہوا) چین کی غیرمالیاتی بیرونی براہ راست سرمایہ کاری (او ڈی آئی ) رواں سال کے پہلے 9 ماہ کےدوران 567.19 ارب یوآن تک پہنچ گئی ہے ۔

 سرکاری اعداد و شمار کے مطابق یہ گزشتہ سال کی نسبت 8.5 فیصد زیادہ ہے۔

وزارت تجارت کی جانب سے  جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق امریکی ڈالرز کے لحاظ سے براہ راست بیرونی سرمایہ کاری ایک سال پہلے کے مقابلے میں 6.3 فیصد بڑھ کر 85.85 ارب ڈالرز تک پہنچ گئی ہے ۔

بیرون ملک کی جانے والی لیزنگ اور کاروباری خدمات کی سرمایہ کاری ایک سال پہلے کی نسبت 26.7 فیصد بڑھ کر 29.32 ارب امریکی ڈالرز تک پہنچ گئی ہے ۔

مینوفیکچرنگ، ہول سیل ، ریٹیل اور تعمیرات سمیت متعدد شعبوں کے اندر سرمایہ کاری میں ترقی کا اندراج ہوا ہے۔

رواں سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران بیلٹ اینڈ روڈ کے ساتھ واقع ملکوں میں غیر مالی براہ راست سرمایہ کاری سالانہ 5.2 فیصد بڑھ کر 15.65 ارب امریکی ڈالرز تک پہنچ گئی ہے ۔

۲۸ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

پاکستان کی بھینسوں کی دودھ کی پیداوار چینی م...

حالیہ برسوں میں بھینس کا دودھ چین میں اپنے مخصوص فوائد اور ذائقے کی وجہ سے تیزی سے مقبول ہو رہا ہے،چین میں بھینسوں کے دودھ کی بڑے پیمانے پر مارکیٹ کی صلاحیت کو بروئے کار لانے کے لیے، بھینسوں کے ایمبریو کی پیداوار، افزائش نسل اور ڈیری پروسیسنگ میں چینـپاک تعاون پہلے ہی سے ہو رہا ہے اور اس نے حال ہی میں ایک نیا سنگ میل حاصل کیا ہے۔ چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق رائل سیل بائیو ٹیکنالوجی (گوانگشی) لمیٹڈ کے ڈائریکٹر برائے حیوانات لین یونگ نے کہاچین میں، بہت سی بھینسیں دو یا تین نسلوں سے زیادہ چینی مقامی بھینسوں اور پاکستانی بھینسوں کی ہائبرڈ ہیں۔ پاکستان کی بھینسیں پیداوار اور جسمانی ساخت کے لحاظ سے چین کی مقامی بھینسوں سے بہترہیں۔ پاکستان کی بھینسوں کی دودھ کی پیداوار چینی مقامی بھینسوں سے 5 سے 6 گنا زیادہ ہے۔ چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق چین میں متعارف کرائے جانے کے بعد ہائبرڈ بھینس کے دودھ کی پیداوار کو جدید چینی فیڈنگ ٹیکنالوجی، مشینری اور انتظام کے ساتھ مزید بڑھا دیا گیا ہے۔ لین یونگ نے کہا اب ہماری کمپنی پاکستان میں چراگاہیں تیار کر رہی ہے، جس پر ہم پختہ چینی ٹیکنالوجی کا استعمال کریں گے تاکہ پاکستان میں چراگاہ کی پیداوار اور آپریشن کے انتظام کی سطح کو بہتر بنایا جا سکے۔

چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق قابل ذکر بات یہ ہے کہ اس سال چین کے رائل گروپ اور پاکستان کے جے ڈبلیو گروپ نے پاکستان میں بھینسوں کی صنعت کو فروغ دینے کے لیے ایک مشترکہ معاہدہ کیا۔ رائل گروپ کے نائب صدر اور رائل سیل بائیو ٹیکنالوجی (گوانگشی) لمیٹڈ کے جنرل مینیجر ٹینگ کوجین نے چائنہ اکنامک نیٹ کو بتایا کہ ہمارا مشترکہ منصوبہ 5 سالوں میں 100 ملین ڈالری کی سرمایہ کاری کرنے کا ہے۔ مکمل طور پر فعال ہونے پر ہماری سالانہ پیداوار کی قیمت 90 ملین ڈالر ہوگی۔ چارے کی کاشت سے لے کر بھینسوں کی افزائش اور ڈیپ پروسیسنگ تک ہم تقریباً 1,000 ملازمتیں پیدا کریں گے۔ چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق تانگ سوئی جن کے مطابق انہوں نے لاہور میں ایک مرکزی لیبارٹری بنائی ہے، جسے سرکاری طور پر رواں سال مئی سے استعمال میں لایا گیا ہے۔ کمپنی اور پاکستانی سائنسی تحقیقی اداروں کے درمیان لیبارٹری میں ایمبریو کی پیداوار اور افزائش کا تکنیکی تبادلہ اور تربیت جاری ہے۔ چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق رائل سیل بائیو ٹیکنالوجی (گوانگشی) لمیٹڈ کے ٹیکنیکل ڈائریکٹر شانگ جیانگ ہوا نے بھینسوں کے ایمبریو کی منتقلی میں پاک چین تعاون کے امکانات بار ے بات کرتے ہوئے کہا کہ فی الحال بھینس کے ایمبریو کی منتقلی کی کامیابی کی شرح اب بھی کم ہے۔ ایمبریو کی منتقلی پاکستان اور چین دونوں میں کی جا سکتی ہے تاکہ ہم مختلف خوراک کے ماحول میں ایمبریو ٹرانسفر کی کارکردگی کا موازنہ کر سکیں۔

چین میں بنائے گئے ایمبریو ٹرانسفر کا ہمارا تجربہ اگر پاکستان کو ضرورت ہو تو پاکستان میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔ مجموعی طور پر ہمیں دو طرفہ تکنیکی تبادلوں اور ترقی کو فروغ دینے کے لیے نہ صرف چین بلکہ پاکستان میں بھینسوں کے ایمبریو کی منتقلی کی کامیابی کی شرح کو بہتر بنانے میں مدد کرنی چاہیے۔ چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق شانگ جیانگ ہوا نے مزید کہا کہ چینی ایمبریونک بائیو ٹیکنالوجی کے بہتر طریقے سے استعمال سے پاکستان کو بھینسوں کے دودھ کی پیداوار بڑھانے میں مدد ملے گی، ہم بھینس کے ایمبریو کی پیداوار کے لیے ایک مقامی تکنیکی ٹیم بنانے جا رہے ہیں جس میں زندہ انڈے جمع کرنا، ان وٹرو ایمبریو پروڈکشن اور ایمبریو ٹرانسفر شامل ہیں۔ چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق معلوم ہوا ہے کہ چینی اور پاکستانی حکومتیں چین کو برآمد کیے جانے والے پاکستانی بھینسوں کے ایمبریو کے معائنے اور قرنطینہ کے حوالے سے ایک معاہدے پر پہنچ گئی ہیں اور رائل سیل پہلے ہی کچھ درآمدی طریقہ کار سے گزر رہا ہے جو مستقبل قریب میں باہمی فائدے کے لیے بھینسوں کے دودھ کی صنعت میں دوطرفہ تعاون کو آگے بڑھائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۸ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

کینیا میں چینی فلم فیسٹیول کا آغاز

نیروبی (شِنہوا) کینیا میں سال 2022 کےچینی فلم فیسٹیول کا آغاز ہوگیا ہے جس کا مقصد چین وافریقہ کے درمیان تعاون اور ثقافتی تبادلوں کو فروغ دیناہے ۔

کینیا کے ثقافتی مرکز کے چیف ایگزیکٹِو آفیسر مائیکل پنڈو کی جانب سے  امور نوجوانان ، کھیل اور فنون کی وزارت میں نئےتعینات ہونے والے کابینہ سیکرٹری ابابو نموابا نے ایک تقریر کی ۔

 تقریر میں کہا گیا کہ فلم فیسٹیول دونوں ملکوں کے فلم سازوں کے لیے خیالات کے تبادلے کا ایک پلیٹ فارم ہے جس کا مقصد کینیا  میں  چینی فلموں کے ناظرین کو بڑھانا ہے ۔

پنڈو نے کہا کہ یہ بھی ایک ٹھوس قدم ہے کہ 2021 میں منعقد ہونے والے فورم برائے چین افریقہ تعاون (ایف او سی اے سی ) پر آٹھویں وزارتی کانفرنس کے 9 منصوبوں کے تحت ثقافتی اور عوام کے مابین تبادلے کے پروگرام پر فعال طور پر عمل درآمد کیا جائے ۔

اس فلم فیسٹیول کا اہتمام کینیا میں چینی سفارت خانے، کینیا کے ثقافتی مرکز اور کینیا میں چین کے کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ نے مشترکہ طور پر کیا تھا۔

 منتظمین کے مطابق اگلے ایک ماہ کے دوران 14 چینی فلموں  میں سے سواحلی میں ترجمہ کی جا نے والی 12 فلمز کو مقامی ناظر ین کے لیے پیش کیا جائے گا۔

۲۸ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

کینیا میں چینی فلم فیسٹیول کا آغاز

نیروبی (شِنہوا) کینیا میں سال 2022 کےچینی فلم فیسٹیول کا آغاز ہوگیا ہے جس کا مقصد چین وافریقہ کے درمیان تعاون اور ثقافتی تبادلوں کو فروغ دیناہے ۔

کینیا کے ثقافتی مرکز کے چیف ایگزیکٹِو آفیسر مائیکل پنڈو کی جانب سے  امور نوجوانان ، کھیل اور فنون کی وزارت میں نئےتعینات ہونے والے کابینہ سیکرٹری ابابو نموابا نے ایک تقریر کی ۔

 تقریر میں کہا گیا کہ فلم فیسٹیول دونوں ملکوں کے فلم سازوں کے لیے خیالات کے تبادلے کا ایک پلیٹ فارم ہے جس کا مقصد کینیا  میں  چینی فلموں کے ناظرین کو بڑھانا ہے ۔

پنڈو نے کہا کہ یہ بھی ایک ٹھوس قدم ہے کہ 2021 میں منعقد ہونے والے فورم برائے چین افریقہ تعاون (ایف او سی اے سی ) پر آٹھویں وزارتی کانفرنس کے 9 منصوبوں کے تحت ثقافتی اور عوام کے مابین تبادلے کے پروگرام پر فعال طور پر عمل درآمد کیا جائے ۔

اس فلم فیسٹیول کا اہتمام کینیا میں چینی سفارت خانے، کینیا کے ثقافتی مرکز اور کینیا میں چین کے کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ نے مشترکہ طور پر کیا تھا۔

 منتظمین کے مطابق اگلے ایک ماہ کے دوران 14 چینی فلموں  میں سے سواحلی میں ترجمہ کی جا نے والی 12 فلمز کو مقامی ناظر ین کے لیے پیش کیا جائے گا۔

۲۸ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

پاکستان کی قابل تجدید توانائی کی اسکیم میں ش...

وزارت خزانہنے کہا ہے کہ حکومت کی قابل تجدید توانائی کی اسکیم میں شاندار پیش رفت ہوئی ہے، اس نے تقریباً 1500 میگاواٹ کی مجموعی صلاحیت کے ساتھ 1700 سے زائد منصوبوں کو کامیابی سے فنانسنگ کی سہولت فراہم کی ہے۔وزارت خزانہ کی ایک سرکاری دستاویز کے مطابق اس اسکیم نے 31 مئی 2022 تک 1,700 سے زائد پروجیکٹوں کو بینکوں کی فنانسنگ کے لیے ری فنانس فراہم کرکے قابل ذکر پیش رفت کی ہے۔اس میں کہا گیا ہے کہ 22 اگست 2022 تک، حصہ لینے والے مالیاتی اداروں (PFIs) کی طرف سے 93 ارب روپے کی کل تقسیم کی گئی ہے۔موجودہ نظرثانی شدہ اسکیم کے تحت، 50 میگاواٹ تک بجلی کی پیداوار کے لیے فنانسنگ دستیاب ہے، متبادل/ قابل تجدید توانائی کے ذرائع بشمول شمسی، ہوا، ہائیڈرو، بائیو گیس، بائیو فیول، بیگاس کوجنریشن، اور جیوتھرمل بطور ایندھن۔ اسکیم تین اقسام پر مشتمل ہے۔ پہلی قسم کے تحت، ممکنہ اسپانسرز کے لیے 6 ارب روپے تک کی فنانسنگ دستیاب ہے جو 1 میگاواٹ سے زیادہ اور 50 میگاواٹ تک کی صلاحیت کے ساتھ قابل تجدید توانائی کے پاور پراجیکٹس لگانے کے خواہشمند ہیں تاکہ اپنے استعمال کے لیے بجلی پیدا کر سکیں یا نیشنل گرڈ یا کمبی نیشن کو فروخت کر سکیں۔

دونوں کو. فنانسنگ 12 سال کی زیادہ سے زیادہ مدت کے ساتھ 6 فیصد کی شرح سے دستیاب ہے۔دوسری قسم کے تحت، گھریلو، زرعی، تجارتی اور صنعتی سمیت قرض لینے والوں کے لیے 1 میگاواٹ تک کی صلاحیت کے حامل منصوبوں کے لیے 400 ملین روپے تک کی فنانسنگ دستیاب ہے، جو بجلی کی پیداوار کے لیے قابل تجدید توانائی کے منصوبے/ حل نصب کرنے کے خواہشمند ہیں۔ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کے نیٹ میٹرنگ کے ضوابط کے تحت تقسیم کار کمپنیوں کو اپنا استعمال اور/یا فروخت کرنا۔ اس زمرے کے تحت، فنانسنگ 6 فیصد کی شرح سے دستیاب ہے اور زیادہ سے زیادہ مدت 10 سال ہے۔تیسری قسم کے تحت، قابل تجدید توانائی کی سرمایہ کاری کرنے والے اداروں (REـIEs) کے لیے 2 ارب روپے تک کی فنانسنگ دستیاب ہے، جو قابل تجدید توانائی کے آلات (صرف شمسی اور ہوا) کو لیز کی بنیاد پر، کرائے کی بنیاد پر، موخر ادائیگی کی فروخت، یا نصب کرنے کے خواہشمند ہیں۔

حتمی مالکان/صارفین کو بجلی کی فروخت۔ اس زمرے کے تحت، 6% کی شرح سے فنانسنگ بھی دستیاب ہے اور زیادہ سے زیادہ مدت 10 سال ہے۔قابل تجدید توانائی کی اسکیم پہلی بار 2009 میں شروع کی گئی تھی، جس کا مقصد بجلی کی بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرنا ہے۔ اس کے بعد سے، اسکیم پر دو بار نظر ثانی کی گئی ہے، یعنی بالترتیب 2016 اور 2019 میں۔ماہرین نے ویلتھ پاک کو بتایا کہ توانائی کے قابل تجدید ذرائع پر سوئچ کرنے سے پاکستان کو پائیدار ترقی حاصل کرنے میں مدد مل سکتی ہے کیونکہ توانائی کی دستیابی اور معیشت کی ترقی ایک دوسرے پر منحصر ہے۔پاکستان کو توانائی پیدا کرنے کے لیے مقامی وسائل کو استعمال کرنے کی اشد ضرورت ہے کیونکہ توانائی کی پیداوار کے لیے درآمدی ایندھن پر انحصار معاشی نقصان کا باعث بنتا ہے، جبکہ سستی بجلی کی فراہمی سے صنعتوں کو اپنی پیداواری لاگت میں کمی اور برآمدات میں اضافہ کرنے میں مدد ملے گی۔حکومت زرمبادلہ پر بوجھ کم کرنے کے لیے قابل تجدید توانائی کے منصوبوں کی تعمیر پر بھی توجہ دے رہی ہے۔ حکومت نے کم لاگت اور ماحول دوست بجلی پیدا کرنے کے لیے پبلک سیکٹر میں 2000 میگاواٹ کے شمسی توانائی کے منصوبوں کی تعمیر کی منظوری دے دی ہے۔ اس سے مہنگے ایندھن پر چلنے والے بجلی کے منصوبوں پر ملک کا انحصار کم ہو جائے گا جس سے زرمبادلہ کے ذخائر پر بھی بوجھ پڑے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۸ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

غذائی تحفظ پاکستان کے لیے سب سے بڑے چیلنجز م...

غذائی تحفظ کو یقینی بنانا پاکستان جیسے ترقی پذیر ممالک کو غربت کے خاتمے کے راستے پر درپیش سب سے بڑے چیلنجز میں سے ایک ہے۔ اس معاملے پر ویلتھ پاک سے گفتگو کرتے ہوئے، تھنک ٹینک، سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ پالیسی انسٹی ٹیوٹ (SDPI) کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر، عابد قیوم سلہری نے کہا کہ پاکستان کی 21.9 فیصد آبادی غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزار رہی ہے، لیکن اس سے کہیں زیادہ تعداد، انتہائی غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزار رہے تھے جس کا کوئی حساب نہیں تھا۔ ۔انہوں نے مزید کہا کہ لوگ پہلے ہی خوراک کے بحران کا سامنا کر رہے تھے اور حالیہ سیلاب نے صورتحال کو مزید خراب کر دیا ہے۔ سیلاب نے مجموعی طور پر قومی معیشت کو تقریباً 40 بلین ڈالر کا نقصان پہنچایا ہے، اور مزید 15 ملین افراد کو غربت میں دھکیل دیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ سیلاب سے متاثر ہونے والے 33 ملین میں سے 16 ملین افراد بچے ہیں جن میں سے اکثریت غذائیت اور ضروری ویکسین سے محروم ہے۔ بے شمار لوگ اپنی روزی روٹی کھو چکے ہیں، اور لاکھوں ایکڑ پر کھڑی فصلیں تباہ ہو گئی ہیں۔ ان کی زندگی کپاس، گنا، چاول اور دیگر سبزیوں کی فصلوں کی ناکامی کی وجہ سے مزید مشکل ہو گئی ہے۔

عابد سلہری نے مزید کہا کہ پاکستان جیسے زرعی ملک میں، جہاں زراعت معیشت کا کلیدی شعبہ ہے، غربت کے خاتمے کے لیے غذائی تحفظ کی ضمانت انتہائی ضروری ہے۔ ''حکومت کو زرعی زمینوں کی جلد از جلد بحالی پر توجہ دینی چاہیے تاکہ کسان فصلیں کاشت کر سکیں، کیونکہ بہتر فصلوں کے نتیجے میں کسانوں کو زیادہ پیداوار اور منافع بخش منافع ملے گا، اس طرح ان کا معیار زندگی بہتر ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ عالمی بینک کے علاقائی اقتصادی نقطہ نظر اور آئی ایم ایف کے عالمی اقتصادی آؤٹ لک کے مطابق پاکستان ایک بہترین طوفان کی سمت میں ہے۔ تصادم، کوویڈ 19 کی وبائی بیماری اور موسمیاتی تبدیلیوں نے پاکستان میں ٹرپلـسی بحران میں حصہ ڈالا ہے۔ ان کے مشترکہ اثر سے غربت کی سطح میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ ایس ڈی پی آئی کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر نے پرانے اور نئے چیلنجز کا اندازہ لگانے اور آزمائے ہوئے اور آزمائے ہوئے طریقوں یا نئے طریقوں سے ان پر قابو پانے کی تجویز دی۔ ہمیں سیلاب سے متاثر ہونے والوں کی خوراک اور غذائی ضروریات کو ان کی فوری بحالی کے ساتھ پورا کرنا چاہیے۔

ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے پاکستان پاورٹی ایلیویشن فنڈ کے ہیڈ آف انوویشن اینڈ انٹیگریشن ارشاد خان عباسی نے کہا کہ غذائی عدم تحفظ کے نتیجے میں نہ صرف صحت کی خرابی اور پیداواری صلاحیت کم ہوئی بلکہ ملک اور خطے میں عدم استحکام بھی پیدا ہوا۔انہوں نے نشاندہی کی کہ پاکستان اس وقت دنیا میں سب سے زیادہ آفات سے متاثرہ ملک ہے، جسے کسی نہ کسی شکل میں تباہی کا سامنا ہے۔ ہمیں اپنانے اور تخفیف کے لیے اچھی طرح سے تیار رہنا چاہیے۔ ہمارے ترقیاتی پیشہ ور افراد اور قانون سازوں کو اس مسئلے پر مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ غربت کے عالمی انڈیکس کے مطابق پاکستان 116 ممالک میں 92 ویں نمبر پر ہے۔ ہم نے 2015 میں غربت میں 50 فیصد کمی کی، جو کہ 57 فیصد سے 24.3 فیصد تک پہنچ گئی، لیکن ان دو آفات کے بعد ـ کوویڈ 19 وبائی بیماری اور سیلاب کے بعد ـ 2022 میں غربت ایک بار پھر بڑھ کر 35.7 فیصد ہو گئی ہے۔ ارشاد عباسی نے کہا کہ پاکستان کو خاص طور پر کمیونٹی کی سطح پر تیاری کو یقینی بناتے ہوئے ان آفات کا جواب دینا چاہیے۔ ''طویل مدتی منصوبہ بندی وہی ہے جس کی ہمیں ضرورت ہے۔ ہمیں غربت پر قابو پانے کے لیے مالی اور جسمانی اثاثوں کی فراہمی سے اپنی برادریوں کو مضبوط کرنا چاہیے۔ ہمیں ایک بہت اہم عنصر پر بھی توجہ دینے کی ضرورت ہے: فصلوں اور مویشیوں کا بیمہ تاکہ آفات کے دوران ہماری کاشتکار برادری کی مدد کی جا سکے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۸ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

پی ٹی آئی کو بڑا دھچکا، 4 اراکین اسمبلی کا پ...

پاکستان تحریک انصاف کے 4 ارکان اسمبلی نے پارٹی چھوڑ نے کا اعلان کر دیا۔ پی ٹی آئی ایم پی اے سردار خرم لغاری نے کہا ہے کہ میں نے تحریک انصاف چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے، میرے ساتھ پانچ چھ ایم پی ایز پارٹی چھوڑ رہے ہیں،عبدالحئی دستی اور علمدار قریشی نے بھی پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ خرم لغاری نے کہا ہے کہ ہمیں دکھایا کچھ اور گیا ہوا کچھ اور،اسمبلی سے بھی ممکن ہے استعفی دیں گے، تین چار دن میں اسمبلی سے مستعفی ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں بتایا جائے کہ وزیر بنانے کا کیا معیار ہے، وزارت نہ ملنے پر ناراض ہونے کے سوال پر خرم لغاری نے جواب دیا کہ وزارت کو جوتے کی نوک پر رکھتا ہوں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۸ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

سعودی عرب نے پاکستان میں آئل ریفائنری کے قیا...

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سعودی ولی عہد و وزیراعظم محمد بن سلمان نے پاکستان میں آئل ریفائنری کے قیام کے لیے سرمایہ کاری کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے، آئل ریفائنری کا منصوبہ وہی منصوبہ ہے جو 2019 میں وہ خود لے کر آئے لیکن اس پر کوئی پیش رفت نہ ہوئی ج، وہ بد دل ہوگئے اور باقی ممالک میں جا کر انہوں نے بڑی سرمایہ کاری کی، اب بڑی مشکل سے ہم ان کو لے کر آئے ہیں، اب آئل ریفائنری پر بھی کام ہوگا، اب ہمارے منصوبوں پر اب عملدرآمد ہونا شروع ہوگیا ہے ،سعودی ولی عہد کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے عوام ایک رشتے میں منسلک ہیں، میں ہر چیز کرنے کے لیے تیار ہوں، آپ منصوبوں کی فزیبیلیٹی بنائیں جس میں 9 سے 10 ارب ڈالر کی آئل ریفائنری بھی شامل ہے ، سعودی ولی عہد جلد پاکستان آنے والے ہیں، پاکستان کی خوشحالی ان کی اپنی خوشی ہے، سعودی عرب ہمارا برادر ملک ہے، چین ہمارا مضبوط دوست ہے وہاں بھی میں جلد جا رہا ہوں، امریکا سے ہمیں تعلقات بگاڑنے کی کیا ضرورت تھی؟ ۔جمعہ کے روز اسلام آباد میں نیشنل پولیس اکیڈمی میں پولیس سروس آف پاکستان کے 48ویں ایس ٹی پی بیج کے پاسنگ آئو ٹ تقریب کا انعقاد ہوا، تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے، وزیراعظم شہباز شریف نے پاسنگ آئوٹ پریڈ کا معائنہ کیا،پاسنگ آئوٹ پریڈ کے دوران وزیراعظم شہباز شریف کو گارڈ آف آرنر پیش کیا گیا،

وزیراعظم شہباز شریف نے نمایاں کارکردگی کے حامل پولیس افسران میں انعامات بھی تقسیم کئے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاس آئوٹ پریڈمیںنمایاں کارکردگی کے حامل پولیس افسران اوران کے والدین کو مبارکبا دپیش کرتاہوں،اہلکاروں کو اعلیٰ تربیت پر پولیس افسران کو مبارکبا دپیش کرتا ہوں،یہ دیکھ کے حوصلہ ہوتا ہے کہ قوم کی بیٹیاں بھی پاکستان کی ترقی میں اپنا کردار ادا کررہی ہیں،قوم کی بیٹیا ں زندگی کے ہر شعبے میں آگے بڑھ رہی ہیں،پاکستان بھر سے بچے اور بچیاں اس پریڈ میں شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پولیس اہلکاروں نے لاء اینڈ آرڈر کو برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کیا ،پولیس اہلکاروں نے دن رات دہشگردی ، ڈاکوئوں اور چوروںبچانے کیلئے اپنی جان قربان کی اور ملک میں امن کو قائم رکھا،یقین دلاتا ہوں کہ پولیس اہلکاروں اور افسران کی جانب سے دی گئی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے،پولیس اہلکاروں اور افسران نے ملک میں دہشتگردی کا قلع قمع کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ پولیس اکیڈمی میں اہلکاروں کو جدید طرز پر تربیت دی جانی چاہیے،پاکستان تمام مشکلات کے باوجود ضرور اقوام عالم میں اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کرے گا، اے ڈی خواجہ سے درخواست ہے کہ پولیس ٹریننگ کیلئے تمام لوازمات کو پورا کریں گے،پولیس کے پاس ایسی سہولیات ہونی چاہیے کہ جس سے پورا پاکستان مستفید ہو۔ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کا سی ٹی ڈی پاکستان سمیت دنیا کیلئے رول ماڈل ہے،پنجاب فرانزک ایجنسز کے پاس دیگر ممالک سے بھی کیسز آتے ہیں پاکستان کو اﷲ نے بے پناہ قدرتی وسائل دیئے ہیں قوم کے نوجوانوں اور بیٹیوں نے ملک کی خاطر لازوال قربانیاں دیں۔ پاکستان ہم سب کا سانجھا ملک ہے بچے مجھ سے سوال کرتے ہیں کہ 75سال بعد پاکستان آج کہاں کھڑا ہے۔ چھوٹے چھوٹے ممالک ہم سے آگے نکل گئے بنگلہ دیش جیسا چھوٹا ملک اپنی معیشت کی وجہ سے پاکستان سے آگے نکل گیا۔ یہ ہمارے لئے لمحہ فکریہ ہے۔ ہم نے اپنا حق ادا نہ کیا تو آئندہ نسلیں ہمیں معاف نہیں کریں گی۔

75سال بعد بھی ہم اسی دائرے میں گھوم رہے ہیں۔ چند دن پہلے سعودی ڈویلپمنٹ فنڈ کا وفد پاکستان آیا انہوں نے پلندہ کھول دیا کہ منصوبے پانچ سال اور آٹھ سال پہلے دیئے تھے وہ منصوبے بطور گرانٹ تحفے میں پاکستان کو دیئے گئے تھے ان منصوبوں پر اب تک کوئی جوں تک نہیں رینگی۔ سعودی عرب سے ہسپتال کے لئے گرانٹ اور تحفہ تھا کہ بنائیں آپ یقین کریں کہ وہ فائلیں اور پروپوزل الماریوں میں پڑے رہے کسی کو احساس نہ تھا۔ ایک اینٹ تو لگانا دور کی بات سعودی تعاون سے ہسپتال کے لئے پروسیچر بھی پورے نہ کرسکے۔ اپنی ٹیم کے سامنے سعودی وفد سے معافی مانگی اور ان سے دو روز کا وقت مانگا۔ اپنی ٹیم کو اڑتالیس گھنٹے دیئے ان منصوبوں پر ہر چیز مکمل ہوگی۔ سعودی عرب کی طرف سے تحفہ ہے مگر اس پر سالوں گرد پڑی رہی ہم تو گرانٹ کہتے ہیں مگر پنجابی میں کہتے ہیں یہ تو مفت کا پیسہ ہے۔ گزشتہ چار سال میں عوامی فلاح کا ایک منصوبہ بھی نہ لگا۔ اڑتالیس گھنٹے میں میری ٹیم تمام معاملات لے کر آئی تو میں نے ان کا شکریہ ادا کیا۔ سعودی عرب جا کر ولی عہد سے معذرت کی کہ آپ کا تحفہ استعمال نہیں ہوا پاکستان اور سعودی عرب کے عوام ایک فیملی کی طرح ہیں۔ سعودی ولی عہد نے کہا کہ پاکستان کے لئے ہر چیز کرنے کو تیار ہوں سعودی ولی عہد جلد پاکستان کا دورہ کریں گے اور ان کا بھرپور استقبال کرینگے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۸ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ارشد شریف قتل کیس کی تحقیقات کیلئے 2 رکنی ٹی...

سینئر صحافی ارشد شریف کے قتل کیس میں تحقیقات کے لیے 2 رکنی ٹیم کینیاچلی گئی۔ تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کے لیے ڈائریکٹر ایف آئی اے اطہر وحید کی سربراہی میں تشکیل دی گئی 2 رکنی ٹیم کینیا کے لیے روانہ ہو گئی جہاں وہ مختلف زاویوں سے قتل کیس کی تحقیقات کرکے واقعے کے محرکات اور دیگر حقائق کا تعین کرے گی۔ وزیر اعظم شہباز شریف کے احکامات پر وزارت داخلہ کی جانب سے تحقیقات کے لیے تشکیل دی گئی ٹیم کے دونوں ارکان ڈائریکٹر ایف آئی اے اکیڈمی اطہر وحید اور ڈپٹی ڈائریکٹر انٹیلی جنس بیورو عمر شاہد حامد جمعہ کی صبح روانہ ہوئے، فلائٹ شیڈول کے مطابق ٹیم کے سربراہ اطہر وحید قطر ائرلائن کی پرواز نمبر 615 کے ذریعے اسلام آباد سے دوحا روانہ ہوئے جبکہ عمر شاہد حامد کراچی سے دوحا کے لیے روانہ ہوئے۔ تحقیقاتی ٹیم کے دونوں ارکان دوحا ائر پورٹ پر اکٹھے ہوں گے، جہاں سے قطر ائرویز ہی کی پرواز نمبر 1341 کے ذریعے نیروبی روانہ ہوں گے، وزارت خارجہ اور کینیا میں پاکستانی سفارت خانہ تحقیقاتی ٹیم کو قیام کے دوران سہولیات و معاونت فراہم کرنے کا پابند ہو گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۸ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

لانگ مارچ، سندھ پولیس کے اہلکار بھیجنے سے مت...

سندھ ہائیکورٹ نے سندھ پولیس سے 6 ہزار اہلکار لانگ مارچ روکنے کے لیے اسلام آباد بھیجنے سے متعلق پی ٹی آئی رہنما و اپوزیشن لیڈر کی فوری سماعت کی درخواست مسترد کر دی۔ ہائیکورٹ میں سندھ پولیس کے 6 ہزار اہلکار لانگ مارچ روکنے کے لیے اسلام آباد بھیجنے سے متعلق پی ٹی آئی رہنما و اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ حلیم عادل شیخ اور ان کے وکیل پیش نہیں ہوئے، عدالت نے فوری سماعت کی درخواست مسترد کر دی۔ دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا تھا کہ وفاقی، سندھ حکومت اور آئی جی سندھ کو 6 ہزار اہلکاروں کو واپس بلانے کے احکامات دیے جائیں، سندھ حکومت اور آئی جی سندھ کو کراچی میں اسٹریٹ کرائم کی روک تھام کے لیے پولیس اہلکاروں کی تعیناتی کا حکم دیا جائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۸ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

رانا ثنا کو گرفتار نہیں کرنا چاہتے،اینٹی کرپ...

لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے وزیرداخلہ کی وارنٹ گرفتاری کی منسوخی کی درخواست نمٹا تے ہوئے کیس ماتحت عدالت کو بھیج دیا اور کہا کہ رانا ثنا کی جزا و سزا کا فیصلہ ٹرائل کورٹ کرے گی، درخواست گزار بریت کیلئے 249 اے کی درخواست ٹرائل کورٹ میں دائر کرسکتا ہے۔ لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ میں وزیرداخلہ کی وارنٹ گرفتاری کی منسوخی کی درخواست پر سماعت ہوئی ۔ محکمہ اینٹی کرپشن کی ٹیم اور وکلا بھی کمرہ عدالت میں موجود تھے۔ جسٹس صداقت علی خان کے روبرو سماعت کے دوران وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ لیگل ٹیم کے ہمراہ پہنچے۔ اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔دوران سماعت جج نے ریمارکس دیئے کہ ادارے سیاسی آلہ کار بنے ہوئے ہیں، ایک آتا ہے مقدمہ کرتا ہے دوسرا آتا ہے ختم کردیتا ہے۔ عدالت نے ڈی جی اینٹی کرپشن کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کیا ایف آئی آر براہ راست رانا ثنا اللہ پر تھی یا سورس رپورٹ پر؟، ڈی جی اینٹی کرپشن ندیم سرور نے بتایا کہ سورس رپورٹ پر ایف آئی آر کی گئی۔ عدالت نے کہا کہ کس نے اس سورس رپورٹ پر کارروائی کی؟، کیا مونس الہی کا فیصلہ نہیں ہوا ہائی کورٹ میں، ہمیں اس کو فالو کرنا ہے، نوٹس جو اینٹی کرپشن نے کیا اس پر کارروائی کرتا تو آپ کو پتا چلتا، آپ کیسے ڈی جی رہ سکتے ہیں۔ دوران سماعت عدالت نے ڈی جی اینٹی کرپشن ندیم سرور پر شدید اظہار برہمی کیا اور کہا کہ آپ کا ادارہ سیاسی آلہ کاربن چکا ہے، ایک آتا ہے مقدمہ بناتا ہے، دوسرا کوئی آتا ہے مقدمہ خارج کرتا ہے، آپ نے رانا ثنا اللہ کے خلاف غلط بیانی کر کے وارنٹ گرفتاری حاصل کئے۔ عدالت کو بتائیں آپ رانا ثنا اللہ کو گرفتار کرنا چاہتے ہیں یا نہیں، جس پر ڈی جی اینٹی کرپشن نے جواب دیا رانا ثنا اللہ کو گرفتار نہیں کرنا چاہتے۔ بعدازاں عدالت نے رانا ثنا اللہ کی درخواست نمٹا تے ہوئے ماتحت عدالت کو کیس بھیج دیا اور کہا کہ رانا ثنا کی جزا و سزا کا فیصلہ ٹرائل کورٹ کرے گی، درخواست گزار بریت کیلئے 249 اے کی درخواست ٹرائل کورٹ میں دائر کرسکتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۸ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

کسی جتھے کو اسلام آباد پر چڑھائی کرنے نہیں د...

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ کسی جتھے کو اسلام آباد پر چڑھائی کرنے نہیں دی جائیگی۔ راولپنڈی ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے حوالے سے کہاکہ احتجاج سے متعلق سپریم کورٹ ، ہائیکورٹ کا فیصلہ موجود ہے، پرامن احتجاج کیلیے آئیں گے تو سہولتیں دیں گے۔ انہوں نے کہاکہ اگر اسلام آباد پر چڑھ دوڑنے کے لیے آرہے تو وہ سمجھ لیں، کسی جتھے کو اسلام آباد پر چڑھائی کی اجازت نہیں دی جائے گی،ایسے انجام سے دوچار کیا جائے گا کہ دوبارہ کوئی سوچ بھی نہ رکھے۔ وفاقی وزیر داخلہ نے کہاکہ یہ چیز ملک کو تباہ کر دے گی، ریاست کو تباہ کر دے گی، ٹوٹنے والے ممالک کے باشندوں کا حال دیکھ لیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۸ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

پولیو ٹیم کی حفاظت پر مامور لیویز اہلکار نام...

بلوچستان کے علاقے چمن میں پولیو ٹیم کی حفاظت مامور لیویز سیکیورٹی اہلکار نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شہید ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق چمن کے علاقے میں پولیو کی حفاظت پر مامور لیویز سکیورٹی اہلکار پر فائرنگ سے ایک اہلکار شہید ہوگیا، جس کی شناخت حبیب الرحمان ولد گلزمان ماسٹر سے ہوئی ہے۔ حکام نے جائے وقوع پر پہنچ کر تحقیقات شروع کردی ہے۔قبل ازیں دو روز قبل بھی پشین میں بھی پولیو ٹیم کی حفاظت پر مامور اہلکاروں پر فائرنگ کی گئی تھی جس کے نتیجے میں سے ایک اہلکار شہید ہوگیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۷ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

سینئر صحافی ارشد شریف کی فیصل مسجد میں نماز...

کینیا میں پولیس کی فائرنگ سے شہید ہونے والے صحافی اور اینکر پرسن ارشد شریف کی نماز جنازہ فیصل مسجد میں ادا کر دی گئی، ایچ الیون قبرستان میں سپرد خاک ۔ نماز جنازہ خطیب فیصل مسجد پروفیسر ڈاکٹر قاری محمد الیاس نے پڑھائی، سیاسی، سماجی رہنماوں، صحافی برادری سمیت مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز، اعظم سواتی اور مراد سعید، سابق وزیراعظم اور ن لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی، پی پی رہنما فیصل کریم کنڈی سمیت مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنما بھی نمازہ جنازہ میں شریک تھے، ان کے علاوہ صحافتی برادری سمیت مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔یاد رہے کہ گزشتہ روز پمز ہسپتال اسلام آباد میں ارشد شریف کا پوسٹ مارٹم کیا گیا، 8 رکنی میڈیکل بورڈ میں ارشد شریف کے اہل خانہ کی درخواست پر دو ڈاکٹرز شامل کیے گئے۔پمز ہسپتال میں پوسٹم مارٹم کے دوران ارشد شریف کی میت کا ایکسرے اور سی ٹی اسکین بھی کروایا گیا، پمز کے پروفیسر ہاشم رضا نے بتایا کہ جو چیزیں فرانزک کیلئے بھیجیں گے ان پر کچھ دن لگ سکتے ہیں۔واضح رہے کہ ارشد شریف کو اتوار کی رات کینیا کے شہر نیروبی میں مگاڈی ہائی وے پر شناخت میں غلطی پر پولیس نے سر پر گولی مار کر شہید کر دیا تھا، شروعاتی طور پر پولیس نے ارشد شریف کی ہلاکت کوشناختی غلطی کا نتیجہ قرار دیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۷ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

پاکستان میں موسمیاتی تبدیلی کے اثرات پر ڈاکو...

وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان نے کہا ہے کہ پاکستان میں موسمیاتی تبدیلی کے اثرات پر ڈاکومنٹری تیار کی ہے،آئندہ سال پاکستان اور بنگلہ دیش بری طرح متاثر ہوگا،سیلاب کے بعد سندھ کی زمین مکمل طور پر تبدیل ہوگئی۔شیری رحمان نے اسلام آباد میں میڈیا گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے اثرات پر ڈاکومنٹری کاپ 27 میں چلائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال تربت میں دنیا کا سب سے زیادہ درجہ حرارت تھا، موسمیاتی تبدیلی کے پاکستان پر اثرات یہی تک محدود نہیں رہیں گے۔ شیری رحمان نے کہا کہ کاپ ایک سفارتکاری کا فورم ہے، ہم نے 2030تک جو وعدے کیے ہیں ان میں انرجی ہائیڈل پر منتقل کرنا اور الیکٹرک گاڑیاں جیسے اقدامات ہیں، سابقہ حکومت وعدے کر کے چلی گئی مگر کام نہیں ہوا۔ وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ کاپ اس سال مصر اور آئندہ سال دبئی میں ہوگی، سوارب ڈالر جو 2009میں وعدے ہوئے تھے ان کی ادائیگی کی کوشش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ رپورٹس کے مطابق آئندہ سال پاکستان اور بنگلہ دیش بری طرح متاثر ہوگا، بڑے ممالک کو صنعتی انقلاب پر لگے ہوئے ہیں وہ کہہ رہے ہیں کہ اس میں کمی ہونی چاہیے۔ شیری رحمان نے کہا کہ وزیراعظم مصر میں ہونے والی کاپ 27کانفرنس میں شرکت کریں گے، وزیراعظم کی دیگر ممالک کی قیادت سے ملاقاتیں بھی ہونگے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ستر ارب روپے متاثرین کو دیے گئے ہیں، ہمارے نقصانات کانفرنس کے ایجنڈے پر آ جائیں۔ انکا کہنا ہے کہ ہمارے جیسے ممالک کے لئے ایسے قدرتی آفات کا مقابلہ کرنے کے لئے مختلف ممالک کی شیلڈ بنے۔ ہمارا نعرہ ہوگا کہ جو پاکستان میں ہو رہا ہے ہم پاکستان میں نہیں رہ سکتے۔ شیری رحمان نے مزید کہا کہ ہیٹ ویو پہلے سے چارگناہ تھی، ان سیلاب کے بعد سندھ کی زمین مکمل طور پر تبدیل ہو گئی ہے، سیلاب کے نقصانات کی حتمی رپورٹ کل جاری ہو گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۷ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

عمران نیازی کا مکروہ چہرہ آج مزید بے نقاب ہو...

وزیرداخلہ رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ آڈیو لیک سے عمران خان کا سفاک چہرہ سامنے آیا تھا، آج اس کا مکروہ چہرہ مزید بے نقاب ہوا ہے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیرداخلہ راناثنااللہ کا کہنا تھا کہ آج جو چیزیں سامنے آئی ہیں وہ موجودہ سیاسی صورتحال کی وجہ سے اہم ہیں، آڈیو لیک سے عمران خان کا سفاک چہرہ سامنے آیا تھا، آج اس کا مکروہ چہرہ مزید بے نقاب ہوا ہے۔ رانا ثنااللہ نے کہا کہ عمران نیازی ایک ناسور کی صورت اختیار کرچکا ہے، اس نے کس طرح عدم اعتماد کو ناکام کرنے کیلئے سائفر کا ڈرامہ رچایا اور ملک کو نقصان پہنچایا، اس نے ملکی مفاد پر ذاتی مفاد کو ترجیح دی۔ وزیرداخلہ نے کہا کہ جو کوئی عمران خان کے مفاد کے لئے کام کرے تو وہ محب وطن ہے، اگر اس کے مفاد کا تحفظ نہ کرے تو وہ میرجعفر،میرصادق، چور اور ڈاکو ہے، آرمی چیف اگرغیرمعینہ مدت کی توسیع لینے پر راضی ہو جاتے تو عمران نیازی ان کی پہلے جیسی تعریفیں کرتا، لیکن آرمی چیف نے ذاتی مفاد پر ملکی اور ادارے کے مفاد کو ترجیح دی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ اگر کوئی ادارہ عمران خان کیلئے چیئرمین سینیٹ کا الیکشن مینج کرے تو وہ ٹھیک ہے، جو اس کیلئے اجلاس مینج کرے لوگوں کو پکڑ کر لائے تو سب ٹھیک ہے۔

وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ 25 مئی کے مارچ سے پہلے عمران خان اور اس کے حواری کہتے تھے کہ یہ خونی مارچ ہوگا، اور انہوں نے ڈیڑھ ماہ کی تیاری کے بعد دعوی کیا تھا کہ مارچ میں 20 لاکھ لوگ آئیں گے، اب یہ دوبارہ مارچ کیلئے تقریریں کر رہے ہیں اور منفی پروپیگنڈا کر رہے ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان قوم کو تقسیم کرنے کی کوشش کر رہا ہے، یہ کہہ رہا ہے کہ پنجاب حکومت ناکام ہے کیونکہ انھوں نے جھوٹے مقدمات درج نہیں کیے، اور پنجاب حکومت گڈی گڈی کھیل رہی ہے۔ وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ ارشد شریف کی المناک موت پرافسوس ہے، عمران خان نے پروپیگنڈا شروع کیا کہ ارشد شریف کو زبردستی باہر بھیجا گیا، اور پھر اس نے خود ہی پلاننگ کی کہ ہم نے اس پرکھیلنا ہے، اس نے بیانیہ بنایا کہ ارشد شریف کو ڈرایا، دھمکایا گیا اور باہر جانے پرمجبور کیا گیا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ارشد شریف کو ڈرانے کیلئے کے پی حکومت نے تھریٹ الرٹ جاری کیا، یہ فرمائشی تھریٹ الرٹ جاری ہونے کے بعد ارشد شریف دبئی چلے گئے، دبئی میں ویزا ختم ہونے پر جیل میں نہیں ڈالا جاتا، لوگ ڈیڑھ مہینے تک بغیر ویزے کے رہتے ہیں، لیکن ارشد شریف دبئی سے کینیا چلے گئے، ان کے قتل کے حقائق سامنے آ چکے ہیں، اور تحقیقات جاری ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۷ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین کاربن اخراج کا حساب لگانے کا نظام بنانے...

بیجنگ (شِنہوا) چین کاربن کے اخراج کا حساب لگانے کیلئے ایک یکجا اور معیاری قومی نظام بنانے کی رفتار میں تیزی لائے گا۔

چین کے وزارت حیاتیات و ماحولیات کے ایک اہلکار لی گاؤ نے جمعرات کے روز ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ وزارت اور متعلقہ محکمے حساب کتاب میں شعبوں، کمپنیوں اور اہم مصنوعات پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے گرین ہاؤس گیسوں کی فہرست بھی تیار کریں گے۔

لی گاؤ نے کہا کہ چین کے سبز انقلاب کے تحت گزشتہ سال جولائی میں شروع کی جانیوالی نیشنل کاربن ٹریڈنگ مارکیٹ ایک منظم انداز میں کام کر رہی ہے اور اس میں قائم کردہ انفراسٹرکچر اورقواعد و ضوابط توقعات پر پورا اترے ہیں۔

اہلکار نے بتایا کہ 21اکتوبر تک مارکیٹ میں لین دین کا مجموعی حجم 8 ارب 58 کروڑ یوآن(تقریباً 1 ارب 20کروڑ امریکی ڈالر) تک پہنچ گیا ہے۔

لی نےمزید کہا کہ وزارت ڈیٹا کوالٹی مینجمنٹ کو تیز کرے گی، مارکیٹ کے افعال کو مضبوط بنائے گی اور مارکیٹ کی ترقی میں مدد کیلئے ملک میں کاربن کے مصدقہ اخراج میں کمی کے طریقہ کار کو بہتر بنائے گی۔

۲۷ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

کیمرون میں ہیضہ کی وباء کے باعث 270 سے زائد...

یاؤندے(شِنہوا)کیمرون کے10میں سے  8 خطوں میں ہیضہ کی وباء پھیلنے کے باعث گزشتہ سال اکتوبر کے بعد سے اب تک 272افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ وباء نے وسطی خطے کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے جہاں دارالحکومت واقع ہے۔

وزیر صحت مناؤداملاچی نے دارالحکومت یاؤندے میں منعقدہ ایک پریس بریفنگ کے دوران بتایا کہ 20اکتوبر تک 12 ہزار 952 افراد کے وباء سے متاثر ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔

وزیرنے زور دیا کہ بیماری کو پھیلنے سے روکنے کیلئے کوششیں جاری ہیں لیکن لوگوں کو حفظان صحت کے بنیادی اصولوں پر عمل کرنے کی ضرورت ہے اور اگر وہ بیماری کی علامات دیکھیں تو فوری طور پر علاج کیلئے رجوع کریں۔

سب سے زیادہ اموات اور کیسز رپورٹ ہونے پر ملک کے جنوب مغربی علاقے میں بیماری کو روکنے کیلئے ملک گیر سطح پر اٹھائے جانیوالے اقدامات کے تحت صحت حکام نے سکولوں میں بچوں کو ہیضہ سے بچاؤ کے ٹیکے لگانا شروع کر دیے ہیں۔

حکام نے صفائی اور حفظان صحت کی ناقص صورتحال کووباء کے پھیلاؤ کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔

۲۷ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین کا معمر افراد کیلئے گھر کے دورے کی خدمات...


وزارت شہری امور اور دیگر متعلقہ محکموں کے مشترکہ طور پر جاری کردہ رہنما اصول کے تحت چین بنیادی طور پر 2023 کے اختتام سے قبل خصوصی مشکلات کے شکار معمر افراد کی نگہداشت اور ان کے گھر کے دورے کی خدمات کا نظام قائم کرے گا۔ وزارت کے ایک عہدیدار لی بانگ ہوا نے ایک پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ خصوصی مشکلات کا شکار معمر افراد کے گھر کے دورے اور نگہداشت کی خدمات پر توجہ دینے کے لئے جاری کردہ نئے رہنما اصولوں کا مقصد ان بزرگ افراد کے خطرات کو دور کرنا ہے جو تنہا رہتے ہیں یا معذور ہیں۔ پریس کانفرنس کے مطابق خدمات فراہم کرنے کا مقصد وقت پر حفاظتی خطرات سے آ گاہی اور انہیں ختم کرنا، ہنگامی امداد کو مستحکم کرنا اور ضروریات کے تحت وسائل فراہم کرنا ہے۔

۲۷ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین عالمی ترقی کیلئےایک کامیاب مثال ہے ، ساب...

ڈاکار(شِنہوا)گنی بساؤ کے سابق وزیراعظم انتونیو آرتر سنہا نے کہا ہے کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی قیادت میں چین اپنے قومی حالات کے مطابق ترقی کی راہ پر گامزن ہوا اورترقی و خوشحالی کی منزل حاصل کی جو عالمی ترقی کیلئے ایک کامیاب مثال ہے۔

سنہا نے 2000ء میں پہلی بار چین کا دورہ کیا تھا اور اس کے بعد سے اب تک وہ چین کے 4 دورے کر چکے ہیں جن میں سے سب سے طویل دورہ 45 روزہ تھا ۔ سنہا نے ایک حالیہ انٹرویو میں شِنہوا کوبتایا کہ ملک کےبارے میں ان کے ذاتی تجربے اور طویل مدتی مشاہدے سے انہیں محسوس ہوا ہے کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ ایک عوامی جماعت ہے۔

اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ سی پی سی ہمیشہ عوام کو ترجیح دیتی ہے اور عوامی مفادات کیلئے وقف ہے انہوں نے کہا کہ میں دیکھ رہا ہوں کہ سی پی سی اور لوگوں کے درمیان ایک غیر معمولی رشتہ قائم ہے۔

چین میں غربت کو ختم کرنے میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کے فیصلہ کن کردار کو اجاگر کرتے ہوئے سنہا نے کہا کہ سی پی سی نے انسانی بہبود، عالمی امن اور غربت میں کمی کیلئے شاندار کردار ادا کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ دہائی میں چین نے بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں جو مختلف شعبوں کی ترقی میں اس کی عظیم جدت کی عکاسی کرتی ہیں اور چین اب بین الاقوامی سطح پر مسابقت کی ناقابل تردید سطح پر ہے۔

ان کے خیال میں سی پی سی نہ صرف چینی عوام کے مفادات بلکہ تمام انسانیت کے مشترکہ مفادات کا بھی خیال رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کو درپیش مشترکہ چیلنجز کے مد نظر 20 ویں سی پی سی نیشنل کانگریس میں پیش کردہ خاکہ عالمی اقتصادی بحالی کو فروغ دینے اور ایک کھلی معیشت کی تعمیر کیلئے نئی شراکتیں کرے گا اور عالمی ترقی کیلئے نئے مواقع لائے گا۔

سنہا نے اس بات پرزور دیا کہ چین کے پاس بڑی صلاحیت ہے اور اس کا ترقیاتی ماڈل دنیا کو متاثر کر رہا ہے۔

۲۷ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین عالمی ترقی کیلئےایک کامیاب مثال ہے ، ساب...

ڈاکار(شِنہوا)گنی بساؤ کے سابق وزیراعظم انتونیو آرتر سنہا نے کہا ہے کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی قیادت میں چین اپنے قومی حالات کے مطابق ترقی کی راہ پر گامزن ہوا اورترقی و خوشحالی کی منزل حاصل کی جو عالمی ترقی کیلئے ایک کامیاب مثال ہے۔

سنہا نے 2000ء میں پہلی بار چین کا دورہ کیا تھا اور اس کے بعد سے اب تک وہ چین کے 4 دورے کر چکے ہیں جن میں سے سب سے طویل دورہ 45 روزہ تھا ۔ سنہا نے ایک حالیہ انٹرویو میں شِنہوا کوبتایا کہ ملک کےبارے میں ان کے ذاتی تجربے اور طویل مدتی مشاہدے سے انہیں محسوس ہوا ہے کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ ایک عوامی جماعت ہے۔

اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ سی پی سی ہمیشہ عوام کو ترجیح دیتی ہے اور عوامی مفادات کیلئے وقف ہے انہوں نے کہا کہ میں دیکھ رہا ہوں کہ سی پی سی اور لوگوں کے درمیان ایک غیر معمولی رشتہ قائم ہے۔

چین میں غربت کو ختم کرنے میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کے فیصلہ کن کردار کو اجاگر کرتے ہوئے سنہا نے کہا کہ سی پی سی نے انسانی بہبود، عالمی امن اور غربت میں کمی کیلئے شاندار کردار ادا کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ دہائی میں چین نے بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں جو مختلف شعبوں کی ترقی میں اس کی عظیم جدت کی عکاسی کرتی ہیں اور چین اب بین الاقوامی سطح پر مسابقت کی ناقابل تردید سطح پر ہے۔

ان کے خیال میں سی پی سی نہ صرف چینی عوام کے مفادات بلکہ تمام انسانیت کے مشترکہ مفادات کا بھی خیال رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کو درپیش مشترکہ چیلنجز کے مد نظر 20 ویں سی پی سی نیشنل کانگریس میں پیش کردہ خاکہ عالمی اقتصادی بحالی کو فروغ دینے اور ایک کھلی معیشت کی تعمیر کیلئے نئی شراکتیں کرے گا اور عالمی ترقی کیلئے نئے مواقع لائے گا۔

سنہا نے اس بات پرزور دیا کہ چین کے پاس بڑی صلاحیت ہے اور اس کا ترقیاتی ماڈل دنیا کو متاثر کر رہا ہے۔

۲۷ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

شی کی امریکہ ۔چین تعلقات بارے قومی کمیٹی کے...

چین کے صدر شی جن پھنگ نے امریکہ۔ چین تعلقات بارے قومی کمیٹی کے سالانہ گالا ڈنر پر مبارکباد کا پیغام بھیجا ہے۔ شی نے قومی کمیٹی کے نائب چیئرمین اور چب لمیٹڈ اور چب گروپ کے چیئرمین ایون گرین برگ کو گالا میں اعزاز حاصل کرنے پر مبارکباد دی ۔ انہوں نے کمیٹی اور اس کے ارکان کی مختلف شعبوں میں چین۔ امریکہ کے تعلقات ، تبادلے اور تعاون میں ترقی کے لئے دیرینہ کوششوں کو سراہا۔ اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ آج کی دنیا نہ تو پرسکون ہے اور نہ ہی پرامن ہے شی نے کہا کہ دونوں بڑے ممالک ہیں، اور چین۔ امریکہ کے درمیان قریبی رابطے اور تعاون دنیا میں زیادہ پائیداری و استحکام لانے اورعالمی امن و ترقی کے فروغ میں مدد دے سکتے ہیں۔ شی نے کہا کہ چین باہمی احترام ، پرامن بقائے باہمی اور فائدہ مند تعاون کی بنیاد پر نئے دورمیں امریکہ کے ساتھ ملکر چلنے کے درست راستہ کی تلاش کو تیار ہے،اس سے نہ صرف دونوں ممالک بلکہ پوری دنیا کو فائدہ ہوگا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۷ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

بوئنگ کی 20 سال کےدوران چین میں 8 ہزار 485 ن...

بیجنگ(شِنہوا) چین کی بڑھتی ہوئی معیشت سے اس کی شہری ہوائی نقل و حمل کی نشوونما میں اضافہ ہو گا اور آئندہ 20 سال میں 8 ہزار 485 نئے تجارتی ہوائی جہازوں کی طلب پیدا ہو گی۔

جمعرات کو جاری کردہ بوئنگ کی چین کیلئے کمرشل مارکیٹ آؤٹ 2022ء میں کی جانیوالی پیشگوئی کے مطابق چینی مارکیٹ سے ان نئے تجارتی ہوائی جہازوں کی مانگ کی مالیت تقریباً 15 کھرب امریکی ڈالر ہے۔

ان نئے تجارتی طیاروں میں مسافر طیارے اورمال بردار جہاز دونوں شامل ہوں گے۔

پیشگوئی میں کہا گیا ہے کہ اگلی دو دہائیوں کے دوران عالمی سطح پر نئے تجارتی ہوائی جہازوں کی ڈیلیوری کا پانچواں حصہ چین کی شہری ہوا بازی کی مارکیٹ میں کام کرے گا۔

بوئنگ نے پیشگوئی کی ہے کہ 20 سال میں چین کے تجارتی ہوائی جہازوں کا بیڑا دوگنا ہو جائے گا کیونکہ ہوائی سفر اور ہوائی مال برداری کی مانگ میں اضافہ کا رجحان جاری رہے گا۔

۲۷ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چینی مین لینڈ کے ترجمان کا "تائیوان کی آزادی...

چینی مین لینڈ کے ترجمان نے تائیوان کے ہم وطنوں پر زور دیا ہے کہ وہ تائیوان کی ڈیموکریٹک پروگریسیو پارٹی کی جانب سے "تائیوان کی آزادی" کی راہ ہموار کرنے کے اقدامات سے ہوشیار رہیں۔ ریاستی کونسل کے تائیوان امور آفس کے ترجمان ما شیا گوانگ نے ڈیموکریٹک پروگریسیو پارٹی کے اعلی عہدیداروں کے اس بارے بیانات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کی پرامن اور مستحکم زندگی کی مضبوط خواہش کے برخلاف ڈیموکریٹک پروگریسیو پارٹی کے عہدیدار "آئین" میں ترمیم کے لئے نام نہاد "ریفرنڈم" کی جوش وخروش سے لابنگ کررہے ہیں۔ ما نے کہا کہ ان کا حتمی مقصد "تائیوان کی آزادی" کے لئے "آئینی ترمیم" سے مزید ہیرا پھیری کرنا ہے۔ ما نے کہا کہ تائیوان میں معاشرے کے تمام طبقات کو ڈیموکریٹک پروگریسیو پارٹی کے عہدیداروں کے مذموم ارادوں کو واضح طور پرسمجھنا چاہئے ، اس طرح کی کوششوں کے سنگین نتائج بارے چوکنا رہنا چاہئے ،اور ٹھوس اقدامات سے آبنائے تائیوان میں امن اور استحکام کے ساتھ ساتھ اپنے مفادات اور فوائد کا تحفظ کرنا چاہئے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۷ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

بھارت میں ہیٹ اسٹروکس سے مرنے والوں کی تعداد...

بھارت میں شدید گرمی ہونے والی اموات میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے،برطانوی خبر رساں ادارے نے طبی جریدے دی لانسیٹ کی تحقیقی رپورٹ کے مطابق بھارت میں 2000-2004اور 2017-2021کے درمیان شدید گرمی کی وجہ سے ہونے والی اموات میں 55فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے،طبی جریدے کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ گرمی کی وجہ سے 2021میں بھارتیوں میں 167.2بلین ممکنہ لیبر اوقات کا نقصان ہوا،رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ اس کے نتیجے میں ملکی جی ڈی پی کے تقریبا 5.4 فیصد کے برابر آمدنی کا نقصان ہوا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۷ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

بوئنگ کمپنی نے رواں سال کی تیسری سہ ماہی میں...

مسافر بردار طیارے بنانے والی کمپنی نے رواں سال کی تیسری سہ ماہی میں غیر معمولی خسارے کا اعلان کر دیا ہے،تفصیلات کے مطابق مسافر طیارے بنانے والی معروف بوئنگ کمپنی نے 2022کی تیسری سہ ماہی میں غیر متوقع طور پر خسارے کا اعلان کر دیا ہے،کمپنی کا کہنا تھاکہ عالمی وبائی مرض کورونا اور اس کے نتیجے میں پیداواری لاگت میں اضافے نے کمپنی کو شدید مالی بحران میں مبتلا کر دیا ہے،رپورٹ کے مطابق امریکہ میں ورجینیا میں قائم طیارہ ساز کمپنی بوئنگ اوورلیپنگ بحرانوں سے نکلنے کی کوشش کر رہا ہے، کورونا وبائی بیماری اور مہلک حادثات کے بعد اس کے سب سے زیادہ فروخت ہونے والے ماڈل کے باوجود کمپنی قرض کے بوجھ تلے دب گئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۷ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

کینیڈا میں دیوالی کی تقریبات میں بھارتی اور...

کینیڈا میں ہندوں کے تہوار دیوالی کی تقریبات میں بھارتی اور خالصتان کا پرچم لہرانے والے سیکڑوں تارکین وطن آپس میں لڑ پڑے، جس میں کچھ افراد کو زخمی ہونے کی اطلاعات بھی ہیں،عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق کینیڈا کے شہر مسی ساگا میں دیوالی کی تقریبات کے دوران تقریبا 5 سو بھارتی تارکین وطن شریک تھے، جن میں سے کچھ اس وقت باہم گتھم گتھا ہو گئے جب دیوالی منانے والے ایک گروہ نے بھارتی پرچم اٹھار کھے تھے جب کہ اس موقع پر موجود بھارتی سکھوں نے خالصتان کے پرچم بھی لہرائے،سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر جاری ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پولیس اہل کار خالصتان اور بھارتی پرچم اٹھائے ہوئے مشتعل افراد کو جھگڑنے سے روکنے کی کوشش کررہے ہیں۔ اس موقع پر موجود بھارتی تارکین وطن نعرے بازی بھی کرتے رہے،مقامی پولیس نے وضاحتی بیان میں کہا کہ ہجوم کئی سو افراد پر مشتمل تھا، تاہم جھگڑنے والے چند لوگ تھے، جن میں سے ایک شخص زخمی ہوا، جسے طبی امداد فراہم کی گئی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۷ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چینی قانون سازوں کاخواتین کے تحفظ کےمسودہ قا...

بیجنگ(شِنہوا) چینی قانون ساز خواتین خصوصاً غریب، عمررسیدہ افراد اور معذور خواتین جیسے  پسماندہ گروہوں کے حقوق اورمفادات کے تحفظ کوبہتر بنانے کے مسودہ قانون پر غور کر رہے ہیں۔خواتین کے حقوق اور مفادات کے تحفظ سے متعلق قانون پر نظرثانی کا مسودہ جمعرات کو نیشنل پیپلز کانگریس کی قائمہ کمیٹی میں حتمی منظوری کے لیے پیش کیا گیا۔

مسودے کے مطابق، تمام سطحوں پرحکومتوں اور متعلقہ محکموں پرروزمرہ زندگی، روزگار کی تلاش اور کاروبار شروع کرنے میں خواتین کی مدد کرنا ہوگی۔

مسودہ قانون  میں روزگار اور سماجی تحفظ سے متعلق خواتین ملازمین کے حقوق اور مفادات کو نقصان پہنچانے والے اقدامات کے خاتمے کے لیے متعلقہ محکموں کے فرائض کی وضاحت کی گئی ہے۔ مسودہ قانون کی رو سے عورتوں کا اغوا،اسمگلنگ، یا مغوی رکھنا اور ایسی خواتین کو خریدنا جنہیں اغوا کیا گیا ہو، اسمگل کیا گیا ہو یا مغوی رکھا گیا ہو ممنوع ہوگا، اغوا، اسمگل یا مغوی بنائی جانے والی خواتین کی بازیابی میں رکاوٹ ڈالنا بھی ممنوع ہے۔

اس میں واضح کیاگیا ہے کہ  حکام، بشمول حکومتیں، پولیس، نیز دیہاتی و رہائشی کمیٹیاں، فوری طور پر ان جرائم کی اطلاع دیں گی۔ اغوا یا اسمگل کی گئی خواتین کو بچانے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔ بچائی گئی خواتین کی بہتر طور پر آباد کاری اور ان کی مدد اور دیکھ بھال کی جائے گی۔

۲۷ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چینی فنڈنگ سے تعمیر کردہ پل جنوبی فلپائن کی...

داواؤ(شِنہوا)فلپائن کے صدر فرڈینینڈ روموالڈیز مارکوس نے کہا ہے کہ  فلپائن کےتیسرے بڑے شہر داواؤ کو ایک سیاحتی جزیرے سے جوڑنے کیلئے چین کی مالی اعانت سےتعمیر کیا جانیوالا پل ملک کے جنوبی علاقے میں سیاحت اور اقتصادی ترقی کو فروغ دینے میں مدد کرے گا، انہوں نے ان خیالات کا اظہار منصوبے کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب کے دوران کیا۔

تقریب میں سامال جزیرےاور داواؤ شہر کو جوڑنے والے 4 لائنوں والے 3.81 کلومیٹر طویل دوطرفہ پل کی تعمیرکا آغاز کیا گیا جو سیاحوں کی جزیرے کے گارڈن سٹی آف سامال تک رسائی کو آسان بنائے گا۔

مارکوس نے کہا کہ اپنی تعمیر مکمل ہونے کے بعد یہ پل داواؤ شہر اور  جزیرے کے گارڈن سٹی آف سامال کی اقتصادی صلاحیت کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ مقامی باشندوں کی روزگار، تعلیم اور دیگر خدمات تک رسائی کو بڑھانے میں ہماری مدد کرے گا۔

قدیم ساحلوں، سنورکلنگ اور غوطہ خوری کے مقامات کیلئے مشہور جزیرے کا گارڈن سٹی آف سامال معروف سیاحتی مقامات میں سے ایک اور سیاحوں کیلئے سمندری راہداری ہے ۔ پل کے بغیرجزیرے تک داواؤ شہر سے صرف کشتی کے ذریعے جزیرے تک پہنچا جا سکتا ہے۔

مارکوس نے اس انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ پروگرام میں قابل بھروسہ شراکت دار ہونے پر چینی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔

۲۷ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

کینیا پاکستانی صحافی ارشد شریف کی پراسرار مو...

اقوام متحدہ نے کینیا پر زور دیا ہے کہ وہ پاکستانی صحافی ارشد شریف کی پراسرار موت کی مکمل تحقیقات کرے اور نتائج عوام کے سامنے لائے،اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان اسٹیفن دوجارک نے نیویارک میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ارشد شریف کے المناک قتل کی رپورٹ دیکھی ہے،اسٹیفن دوجارک کا کہنا تھا کہ انہیں لگتا ہے کہ ارشد شریف کے قتل کی اچھی طرح سے چھان بین ہونی چاہیے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۷ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چینی صدرکاپارٹی کانگریس کے اہداف کے حصول کے...

یان آن، شانشی(شِنہوا) کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ نے پارٹی کی بنیاد کےعظیم جذبے اوریان آن کے جذبے کو فروغ دینے پر زوردیتے ہوئے سی پی سی کی20ویں نیشنل کانگریس کے طے کردہ اہداف اور امورکو پورا کرنے کے لیے پرخلوص متحدہ کوششوں کا مطالبہ کیا ہے۔

صدراورمرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ کی قیادت میں سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیوروکی اسٹینڈنگ کمیٹی کے دیگراراکین نے جمعرات کو ملک کے شمال مغربی صوبہ شانشی میں اولین انقلابی مرکز یان آن کا دورہ کیا۔

۲۷ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

بھارت کا پاکستان کی جاسوسی کے لییہنگامی طور...

مودی سرکار نے سرحدی علاقوں خصوصا پاکستان کی جاسوسی کے لیے ہنگامی طور پر ڈرون خریدنے کا فیصلہ کیا ہے،نجی ٹی وی کے مطابق بھارتی فوجی ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ حکومت کی جانب سے دفاعی فوج کو دیے گئے فاسٹ ٹریک کے اختیارات کے تحت 750ڈرونز خریدنے کے لیے ٹینڈر جاری کیے گئے ہیں، بھارتی میڈیا کا کہنا تھا کہ ہنگامی طور پر ڈرونز خریدنے کا مقصد اسپیشل فورسز کی قوت مزید مضبوط کرنے کی کوشش ہے،بھارتی فوج کی جانب سے 750ڈرونز ہنگامی طور پر خریدنے کے لیے چند روز قبل ہی ٹینڈر جاری کیے گئے ہیں، ان ڈرونز کو بھارتی فوج کے پیراشوٹ (اسپیشل فورسز)بٹالین کے حوالے کیا جائے گا، بھارتی فوجی ذرائع کا کہنا تھا کہ جس (آر پی اے وی)ڈرونز کی خریداری کا فیصلہ کیا گیا ہے، یہ ہر طرح کے حالات میں کام کرنے اور اپنے ہدف کو تلاش کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۷ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

شی کی قیادت میں سی پی سی کے قائدین کا انقلاب...

شانشی (شِنہوا) کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ نے جمعرات کو سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے ارکان کے ہمراہ ملک کے شمال مغربی صوبے شانشی میں انقلاب کے اولین مرکزیان آن کا دورہ کیا۔

اس موقع پر لی چھیانگ،ژاؤ لیجی،وانگ ہوننگ،کائی چھی،ڈنگ شیو شیانگ اور لی شی بھی مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین  صدر شی جن پھنگ کے ہمراہ تھے۔

چینی رہنماؤں نے سی پی سی کی 7ویں قومی کانگریس کے انعقاد کے مقام ، آنجہانی رہنما ماؤ زے تونگ کی رہائش گاہ   اور یان آن انقلابی میموریل ہال میں ایک نمائش کا دورہ کیا، جس میں سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے یان آن میں قیام کے 13 سال کی تاریخ سے متعلق چیزیں رکھی گئی ہیں۔

۲۷ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

فرانس ۔ پیرس ۔ صدر ۔ جرمن چانسلر ۔ ملاقات

فرانس کے پیرس میں فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون(دائیں) ایلسے پیلس پہنچنے پر جرمن چانسلر اولف شلز کا استقبال کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

۲۷ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ایران کے صوبے فارس میں شاہ چراغ کے مزار پر ح...

ایران کے صوبے فارس میں شاہ چراغ کے مزار پر حملے کی ذمہ داری داعش نے قبول کر لی،ٹیلی گرام چینل کے ذریعے داعش نے ذمہ داری قبول کی ہے، داعش کے مطابق جنوبی ایران کے شہر شیراز میں درگاہ کو نشانہ انہوں نے بنایا،داعش کے مطابق اس کی فائرنگ سے 20افراد ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہوئے تھے جبکہ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ حملہ آوروں نے عبادت میں مصروف افراد کو نشانہ بنایا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۷ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

فرانس ۔ پیرس ۔ صدر ۔ جرمن چانسلر ۔ ملاقات

فرانس کے پیرس میں فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون(بائیں) ایلسے پیلس پہنچنے پر جرمن چانسلر اولف شلز کا استقبال کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

۲۷ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

فرانس ۔ پیرس ۔ صدر ۔ جرمن چانسلر ۔ ملاقات

فرانس کے پیرس میں فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون(دائیں) ایلسے پیلس پہنچنے پر جرمن چانسلر اولف شلز کا استقبال کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

۲۷ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ایرانی شہر شیراز میں شاہ چراغ مزار پر دہشتگر...

ایران کے شہر شیراز میں شاہ چراغ مزار پر دہشت گرد حملے میں 15 زائرین جاں بحق اور 40 زخمی ہوگئے،ایرانی میڈیا کے مطابق تین مسلح افراد نے مزار کے احاطے میں زائرین پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 15 افراد جاں بحق ہوگئے، واقعے میں 40 افراد زخمی بھی ہوئے،ایرانی میڈیا کا کہنا تھا کہ فائرنگ کے بعد دو حملہ آوروں کو گرفتار کر لیا گیا جب کہ ایک حملہ آور فرار ہوگیا،حملے کے ذمہ داروں کے حوالے سے فی الوقت کوئی تفصیلات سامنے نہیں آسکیں تاہم ایرانی خبر ایجنسی کا کہنا تھا کہ حملے کی نوعیت سے لگتا ہے کہ اس میں داعش کا گروپ ملوث ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۷ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

شمالی مقدونیہ ۔ اسکوپیہ ۔ یورپی یونین ۔ سفار...

شمالی مقدونیہ کے اسکوپیہ میں یورپی کمیشن کی صدر ارسولا وون ڈیرلیئن شمالی مقدونیہ کے وزیراعظم(تصویر میں موجود نہیں) کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کر رہی ہیں۔(شِنہوا)

۲۷ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

شمالی مقدونیہ ۔ اسکوپیہ ۔ یورپی یونین ۔ سفار...

شمالی مقدونیہ کے اسکوپیہ میں یورپی کمیشن کی صدر ارسولا وون ڈیرلیئن(بائیں) شمالی مقدونیہ کے وزیراعظم دیمیتار کوواچیوسکی (دائیں) کے ہمراہ گارڈ آف آنر کا معائنہ کر رہی ہیں۔(شِنہوا)

۲۷ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

سعودی تیل کمپنی آرامکو کاربن کے اخراج میں 55...

سعودی عرب کی تیل کمپنی آرامکو کاربن کے اخراج میں 55 ملین ٹن تک کی کمی کے لیے کوشاں ہے، سعودی عرب سرکلر کاربن اکانومی متعارف کروا رہا ہے،عرب میڈیا کے مطابق سعودی آرامکو کے سربراہ امین الناصر نے کہا ہے کہ کرونا وائرس وبا کے بعد آئل مارکیٹ میں اتار چڑھائو اور طلب میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے، اس سے رسد نیٹ ورک پر برا اثر پڑا ہے،امین الناصر کا کہنا تھا کہ منافع کی شرح اور افراط زر میں اضافے جیسے اسباب نے کئی لوگوں کے یہاں آئل مارکیٹ کے حوالے سے منفی نقطہ نظر پیدا کیا ہے، انہوں نے کہا کہ سعودی آرامکو نے سنہ 2025 تک کاربن کی مقدار میں 15 فیصد تک کمی پیدا کرنے والی تجدد پذیر توانائی اور پائیدار حکمت عملی متعارف کروائی ہے،سعودی آرامکو سرمایہ کاری اور موثر حل پیش کر کے سنہ 2025 تک کاربن کے اخراج میں 55 ملین ٹن تک کی کمی کے لیے کوشاں ہے،امین الناصر کا کہنا تھا کہ سعودی عرب سرکلر کاربن اکانومی متعارف کروا رہا ہے، کئی ٹیکنالوجیز ایسی ہیں جو کاربن کے اخراج میں کمی لا سکتی ہیں،سعودی آرامکو کے سربراہ کا کہنا تھا کہ الاستدامہ فنڈ ٹیکنالوجی میں سرمایہ لگا رہے ہیں، اس فنڈ کی قدر ڈیڑھ ارب ڈالر ہے۔ یہ اس شعبے میں دنیا بھر میں اپنی نوعیت کی سب سے بڑی فنڈنگ ہے۔ اسے ماحولیاتی تبدیلی روکنے میں معاون نئی کمپنیوں کی اہم ٹیکنالوجی پر خرچ کیا جائے گا،انہوں نے بلو ہائیڈروجن اور ہائیڈروجن مارکیٹ نیز حال و مستقبل میں اس کے استعمال کا تعارف بھی کروایا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۷ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

اسرائیلی حکومت نے لبنان کے ساتھ سمندری حدود...

بیت المقدس(شِنہوا) اسرائیلی حکومت نے لبنان کے ساتھ سمندری حد بندی کے معاہدے کی منظوری دیدی ہے، جس میں 1948ء سے لیکر اب تک سرکاری طور پر حالت جنگ میں موجود دونوں ممالک کے درمیان پہلی بار سرحد کا تعین کیا گیا ہے۔

اسرائیلی وزیراعظم یائر لاپیڈ نے جمعرات کو ایک سرکاری اجلاس میں بتایا کہ تاریخی معاہدہ اسرائیل کی سلامتی اور معیشت کو مضبوط کرے گا ، مزید بتایا کہ متنازع علاقے میں لبنان کی قانا قدرتی گیس فیلڈ سے حاصل ہونے والے منافع کا 17 فیصد اسرائیل کو دیا جائیگا۔

قبل ازیں جمعرات کو ہی لبنانی صدر میشل عون نے معاہدے کی منظوری کے ایک خط پر دستخط کیے ہیں۔

پہلی بار 11 اکتوبرکو منظر عام پر لایا جانیوالا یہ معاہدہ مشرقی بحیرہ روم کے متنازع علاقے میں دونوں ممالک کے درمیان حد بندی کی لکیر کا تعین کرتا ہے، جہاں قدرتی گیس کی متعدد فیلڈز واقع ہیں۔

۲۷ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین کی یونیورسٹی نے بایونک فلیپنگ فلائٹ وہیک...

بیجنگ(شِنہوا) چین کی ایک یونیورسٹی نے 123 منٹ کی مسلسل پرواز کے ساتھ بایونک فلیپنگ فلائٹ وہیکل تیار کی ہے۔

نارتھ ویسٹرن پولی ٹیکنیکل یونیورسٹی کی جانب سے تیارکردہ بائیونک فلائٹ وہیکل پرندوں کے پروں جیسی حرکت کے ساتھ  طویل فاصلے تک پرواز کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

یونیورسٹی کے مطابق، اس  گاڑی کو ہاتھ سے لانچ کیاجا سکتا ہے جو تیز رفتاری کے ساتھ زمین پرواپس آسکتی ہے۔گاڑی نے سطح سمندر سے 4ہزار300 میٹر کی زیادہ سے زیادہ اونچائی پر ملک بھر کے 20 سے زائد خطوں میں 3ہزار سے زیادہ فلائٹ مشن مکمل کیے ہیں، یونیورسٹی کے مطابق یہ منفی 10 ڈگری سینٹی گریڈ  سے 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک درجہ حرارت کے علاوہ درمیانی ہوا ، ہلکی بارش اور برف  باری میں پروازکرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

۲۷ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

سام سنگ الیکٹرانکس کے ڈی فیکٹو لیڈر لی جے یو...

سیئول(شِنہوا) جنوبی کوریا کی ٹیکنالوجی کمپنی سام سنگ الیکٹرانکس کے ڈی فیکٹو لیڈر لی جے یونگ کو چیئرمین کے عہدے پر ترقی دیدی گئی ہے۔

سام سنگ کی جانب سے جمعرات کو جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ بورڈ آف ڈائریکٹرز نے موجودہ غیر یقینی عالمی کاروباری ماحول اور مضبوط احتساب اور کاروباری استحکام کی اہم ضرورت کا حوالہ دیتے ہوئے لی جے یونگ کی بطور ایگزیکٹو چیئرمین تقرری کی منظوری دیدی ہے۔

لی جے یونگ نے 1991ء میں سام سنگ گروپ کے سب سے اہم یونٹ "ٹیک کمپنی" میں شمولیت اختیار کی اور 2012ء میں انہیں ترقی دے کر نائب چیئرمین بنایا گیا۔ سام سنگ جنوبی کوریا میں ایک خاندان کے زیرانتظام سب سے بڑی کمپنی ہے۔

لی جے یونگ نے درحقیقت اپنے مرحوم والد کے بعد سام سنگ کی قیادت سنبھالی ہے ، لی جے یونگ کے والد لی کن ہی 2 سال قبل انتقال کر گئے تھے۔

اس سے قبل  سام سنگ الیکٹرانکس نے اپنی تیسری سہ ماہی کی آمدن کی رپورٹ جاری کی جس کے مطابق آپریٹنگ منافع اور خالص آمدن میں دوہرے ہندسے کی کمی دیکھی گئی ہے۔

۲۷ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ترقی یافتہ ممالک موسمیاتی تبدیلیوں کا مالی ب...

امریکی نمائندہ خصوصی برائے ماحولیات جان کیری نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں کا مالی بوجھ ترقی یافتہ ممالک برداشت کریں،عرب میڈیاکے مطابق جان کیری نے کہا ہے کہ امریکا اور دیگر ترقی یافتہ ممالک کو موسمیاتی تبدیلیوں کے مسائل سے نمٹنے کے لیے زیادہ سے زیادہ مالی بوجھ برداشت کرنا چاہیے،جان کیری نے پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ ترقی پذیر ممالک کا گلوبل وارمنگ میں سب سے کم حصہ ہے، لیکن ان میں سے اکثریت ماحولیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے خطرے کی زد میں ہیں،انہوں نے کہاکہ دنیا بھر میں جو موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات دکھائی دے رہے ہیں، ان کی وجہ وہ 20 ممالک ہیں جو سب سے زیادہ ترقی یافتہ ہیں، جب کہ سب سے زیادہ متاثر ہونے والے 17 ممالک براعظم افریقہ میں موجود ہیں، اور افریقی ممالک دنیا بھر میں ہونے والے کاربن اخراج میں سے صرف تین فیصد کے لیے ذمہ دار ہیں،انھوں نے اگلی عالمی ماحولیاتی کانفرنس کوپ28 کے عرب امارات میں انعقاد پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امریکا صدر شیخ محمد بن زاید کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے،جان کیری نے کہا کاربن کے اخراج میں اضافے کی سائنسی حقیقت کو مسترد نہیں کیا جا سکتا، ہمیں اس اخراج کو قابو کرنا ہوگا۔ ترقی پذیر ممالک کے خدشات سے نمٹنے کے لیے امریکا کی جانب سے 12 ارب ڈالر کی امداد مختص کی گئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۷ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں