چین ، دارالحکومت بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں چینی وزیراعظم لی کھ چھیانگ، پا کستانی وزیراعظم محمد شہباز شریف کا خیرمقدم کررہےہیں۔ (شِنہوا)
چین ، دارالحکومت بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں چینی وزیراعظم لی کھ چھیانگ، پا کستانی وزیراعظم محمد شہباز شریف کا خیرمقدم کررہےہیں۔ (شِنہوا)
چینی وزیرخارجہ وانگ ای اپنے پا کستانی ہم منصب بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کررہے ہیں۔ (شِںہوا)
چینی وزیرخارجہ وانگ ای اپنے پا کستانی ہم منصب بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کررہے ہیں۔ (شِںہوا)
چینی وزیرخارجہ وانگ ای وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کررہے ہیں۔ (شِںہوا)
چینی وزیرخارجہ وانگ ای وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کررہے ہیں۔ (شِںہوا)
بیجنگ(شِنہوا) چین درآمدات کو فروغ دینے کے لیے مزید 29 نمائشی زون قائم کرے گا۔
وزارت تجارت کی ویب سائٹ پرجاری تفصیلات کے مطابق نیشنل ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن، وزارت خزانہ اور پیپلز بینک آف چائنہ سمیت آٹھ اداروں نے بیجنگ، شنشی اور سنکیانگ سمیت دیگرعلاقوں میں درآمدات کو فروغ دینے کے نمائشی زون قائم کرنے کا فیصلہ کیاہے۔ 2020 میں، چین نے درآمدات کو فروغ دینے کے لیے 10 ایسے نمائشی زون قائم کیے تھےاوراس نے درآمدات میں اضافے اور اپنے درآمدی ڈھانچے کو بہتربنانے کے لیے،اگلے تین سے پانچ سالوں کے اندرجدید ریگولیٹری نظام، مکمل سروس فنکشنز اور مستحکم تجارتی ماڈلز کے ساتھ مزید درآمدی زونز قائم کرنے کا عزم ظاہرکیا تھا۔
منیلا (شِنہوا) فلپائن میں اختتام ہفتہ آنے والے شدید سمندری طوفان نالگے سے کم سے کم 150 افراد ہلاک ہوچکے ہیں ۔ طوفان سے اس جنوب مشرقی ایشیائی ملک کے کئی حصوں میں سیلاب آیا اور لینڈ سلا ئیڈ نگ ہوئی۔
نیشنل ڈیزاسٹررسک ریڈکشن اینڈ مینجمنٹ کونسل کا کہنا ہے کہ 94 اموات کی تصدیق ہوچکی ہے جبکہ دیگر 56 افراد کی شناخت کی تصدیق کی جارہی ہے ۔
36 افراد کے لاپتہ ہونے کی اطلاع ملی ہے جس میں 28 کی تصدیق ہوچکی ہے جبکہ دیگر سے متعلق تصدیق کا عمل جاری ہے۔
ایجنسی نے کہا کہ سمندری طوفان نے 39 لاکھ سے زائد افراد کو متاثر کیا ہے، 499 سڑکوں اور 120 پلوں کو نقصان پہنچا یا اور کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوئی۔
نالگے ، رواں سال فلپائن میں آنے والا 16 واں سمندری طوفان ہے۔ یہ بائیکول خطے میں جزیرہ نما صوبہ کیٹین ڈونز میں ہفتے کے روز سورج طلوع ہو نے سے قبل ٹکرایا تھا۔
فلپائن عالمی سطح پر سب سے زیادہ آفات کے شکار ممالک میں سے ایک ہے، پیسیفک رنگ آف فائر اور پیسیفک ٹائیفون بیلٹ میں واقع ہونے کے سبب یہاں سال میں 20 طوفان آتے ہیں جس میں سے کچھ شدید اور تباہ کن ہوتے ہیں۔
اپریل میں سمندری طوفان میگی سے فلپائن کے وسطی اور جنوبی حصوں میں بارش ہوئی تھی جس سے یہاں کئی علاقے زیرآب آئے ، لیند سلا ئیڈ نگ ہوئی اور 220 سے زائد افراد لقمہ اجل بنے تھے۔
میلبورن (شِںہوا) چین اور آسٹریلیا کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 50 ویں سالگرہ پر آسٹریلیا کے شہرمیلبورن میں چائنا ٹوڈے ہفتہ فنون 2022 کا آغاز ہوگیا ہے۔
چائنہ فیڈریشن آف لٹریری اینڈ آرٹ سرکلز، آسٹریلیا میں چینی سفارت خانہ اور میلبورن میں چینی قونصل خانہ اس ہفتہ فنون کے مشترکہ میزبان ہیں ۔
اس میں چین کے مشرقی صوبہ جیانگ سو کے سیرامک آرٹ ورک اور شمال مشرقی صوبہ حئی لونگ جیانگ کی پینٹنگز اور پرنٹس کی نمائش کی جارہی ہے۔ ہفتہ فنون 10 نومبر تک جاری رہے گا۔
اس میں 50 اشیا جینگ ڈی ژین کی ہیں جو جیانگ سو کا عالمی شہرت یافتہ مٹی کے برتن بنانے کا قصبہ ہے۔ یہ ایک غیرمعمولی ثقافتی ورثہ ہے جو 3 نسلوں سے منتقل ہورہا ہے۔
سیاحوں کو یہاں نہ صرف روایتی چینی اشکال اور رنگوں کے گلدان مل سکتے ہیں بلکہ کلاسک کہانیوں اور خوشگوار زندگی کے مناظر کی عکاسی کرتی پینٹنگز کے ساتھ چینی مٹی کے برتن کے پینل بھی دیکھ سکتے ہیں۔
روایتی چینی پینٹنگز، آئل پینٹنگز، پرنٹس، واٹر کلر اور فنون کی دیگر اشکال سے منتخب کردہ 39 فن پاروں میں چین کے شمال مشرقی خطے کے مناظر کے ساتھ ساتھ وہاں کے لوگوں کی زندگی کی عکاسی بھی کی گئی ہے۔
ایک پینٹنگ میں روایتی لباس میں ملبوس مقامی اوروچھن نسلی اقلیت کے ایک خاندان کی زندگی کو دکھایا گیا ہے جبکہ دوسرے میں ایک مشہور پرانا ٹریکٹر علاقے میں صنعتی روایت کی نمائندگی کرتا نظر آتا ہے۔
آسٹریلیا میں چینی سفارت خانے میں ثقافت کے وزیر قونصلر سونگ یان چھن نے افتتاحی تقریب میں شِںہوا کو بتایا کہ وہ گزشتہ برس سے نمائش کی تیاری کررہے تھے۔

بیجنگ (شِنہوا) چین کی خلائی اسٹیشن لیبارٹری کے مینگ تیان ماڈیول کی کامیابی کے ساتھ مدارمیں منتقلی کا عمل مکمل ہوگیا ہے ۔
چائنہ مینڈ اسپیس ایجنسی نے اعلان کیا کہ جمعرات کو (بیجنگ وقت کے مطابق ) صبح 9بجکر32 منٹ پر اس منتقلی نے خلائی اسٹیشن کی بنیادی ٹی شکل کی تشکیل کا ایک اہم سنگ میل عبور کیا ہے ۔
بیان میں کہا گیا کہ یہ چین کے خلائی اسٹیشن کی تکمیل کی جانب ایک اہم قدم کی نشاندہی کرتا ہے۔
مینگ تیان لیبارٹری کے ماڈیول نے سب سے پہلے اپنی حالت کی ترتیب مکمل کی اور پھر خلائی اسٹیشن کے مجموعہ سے الگ ہو گیا۔
مینگ تیان نے بعد میں منتقلی کا عمل مکمل کیا اور کور ماڈیول کے نوڈ کیبن کے پہلو میں واقع حصے سے منسلک ہوگیا ۔
شینزو-14 کا عملہ جمعرات کی سہ پہر مینگ تیان لیبارٹری ماڈیول میں داخل ہوگا۔
ایجنسی نے کہا کہ طے شدہ منصوبے کے مطابق خلائی اسٹیشن کے مجموعے کے بنیادی افعال کی جانچ پڑتال اورآزمائش کی جائے گی۔
تہران(شِنہوا)ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے کہا ہے کہ تہران اور بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) ایک بہتر اور پائیدار معاہدے کے حصول کے لیے کام کر رہے ہیں۔
امیر عبداللہیان نے یہ بات یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزف بوریل کے ساتھ ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
امیر عبداللہیان نے ان کوششوں کا حوالہ دیا جن کا مقصد ایران اور آئی اے ای اے کے درمیان اختلافات دور کرنا ہے۔ ایک رپورٹ میں آئی اے ای اےنے ایران پر الزام لگایا تھا کہ وہ تین غیر اعلانیہ مقامات پر جوہری سرگرمیوں کے لیے تکنیکی اعتبار سے قابل بھروسہ وضاحت فراہم کرنے میں ناکام رہا ہے جبکہ ایران نے اس الزام کو کئی بار مسترد کیاہے۔
2015 کے جوہری معاہدے کی بحالی پر بات چیت کا ذکر کرتے ہوئے امیر عبداللہیان نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ایران ایک بہتر، مضبوط اور دیرپا معاہدہ طے کرنے کے لیے تیار ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایران نے یورپی یونین کے ذریعے امریکہ کے سامنے اپنا نقطہ نظر مثبت انداز میں پیش کیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ارناکے مطابق اس سے قبل امیر عبداللہیان کا کہنا تھا کہ ایک ایرانی وفد آنے والے دنوں میں ایٹمی توانائی کے عالمی ادارے کے ساتھ تعاون بڑھانے پر بات چیت کے لیے ویانا جائے گا۔
بیجنگ(شِنہوا)چین کے صدر شی جن پھنگ جمعہ کو شنگھائی میں پانچویں چائنہ انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو(سی آئی آئی ای) اور ہونگ چھیاؤ عالمی اقتصادی فورم کی افتتاحی تقریب میں ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کریں گے۔
شی جن پھنگ جو کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سکریٹری اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین بھی ہیں، کے خطاب کو چائنہ میڈیا گروپ براہ راست نشر کرے گا اور یہ بڑی نیوز ویب سائٹس اور میڈیا کے نئے پلیٹ فارمز پر بیک وقت نشر کیا جائے گا۔
بیجنگ(شِنہوا) چینی سائنسدانوں نے چاند کی چٹانوں کا اعلیٰ ریزولوشن کے ساتھ ایک نقشہ بنایا ہے، جس میں چاند کی سطح کی ساخت اور تقسیم کے بارے میں تفصیلی معلومات فراہم کی گئی ہیں۔
25:1لاکھ کے سکیل پرجاری کیا گیا، پورے چاند کا نقشہ شان ڈونگ یونیورسٹی، چین کی اکیڈمی آف سائنسز اور دیگر اداروں کے محققین کی 10 سالہ تحقیق کا نتیجہ ہے ۔ جس میں 17 اقسام کی قمری چٹانوں کی لتھولوجک خصوصیات بیان کی گئی ہیں۔
سائنس بلیٹن جریدے میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق، چین کے حالیہ قمری مشن اور اس کی جانب سے زمین پر واپس لائے گئے چاند کے نمونوں سے متنوع ڈیٹا اکٹھا کیا گیا جس نے اس لیتھولوجیکل میپنگ کے لیے بنیادی ذرائع فراہم کیے۔
نئے قمری نقشے کو مزید سائنسی تحقیق، خلائی دریافتوں کی منصوبہ بندی، واپسی کی جگہوں کی سیپملنگ اورسلیکشن کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔محققین کا کہنا ہے کہ یہ مستقبل میں زمین جیسے دوسرے سیاروں کی نقشہ سازی کے لیے ایک حوالہ بھی فراہم کر سکتا ہے۔ نقشے کے پیپراور ڈیجیٹل ورژن چینی اور انگریزی زبانوں میں چین کے جیولوجیکل پبلشنگ ہاؤس کی جانب سے شائع کیے جائیں گے۔
ہیوسٹن(شِنہوا)امریکہ کی جنوبی وسطی ریاست اوکلاہوما میں 1921 میں تلسا ریس نسلی قتل عام کی مسلسل تحقیقات کے دوران مزید 24 بے نامی قبروں کا پتہ چلا ہے۔
مقامی اخبار تلسا ورلڈ کی رپورٹ کے مطابق مطابق تلسا کے اوکلان قبرستان میں ایک کھدائی کے مقام پرمحققین نے گزشتہ ہفتے بالغ افراد کی 17 قبریں دریافت کیں ۔ مزید چار قبریں منگل کو دریافت ہوئیں جن میں دو بچوں کی قبریں بھی شامل تھیں جبکہ بدھ کو بچوں کی تین مزید قبریں دریافت ہوئیں۔
1921 کا تلسا نسلی قتل عام امریکی تاریخ میں سیاہ فام امریکیوں کے خلاف سفید فام ہجوم کے بدترین تشدد میں سے ایک سانحے کے طور پر جانا جاتا ہے۔
شہرکے حکام نے ایک بیان میں کہا کہ ایک سادہ تابوت میں دفن شدہ بے پردہ میتوں کی باقیات نکال کر مزید تجزیہ کے لیے سائٹ پر موجود آثارقدیمہ کی لیبارٹری میں لے جایا گیاجبکہ ہاتھ سےکھدائی کاکام جاری ہے۔
اسلام آباد(شِنہوا) وزیر اعظم شہباز شر یف کا سر کاری دورہ چین مکمل ہونے کے باوجود دونوں فریقین کے درمیان باہمی تبادلوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اس سلسلے میں بیجنگ میں 2 سے 3 نومبر تک چا ئنہ۔پا کستان یو تھ فو رم فار پیپل ٹو پیپل ایکسچینجز آن سا ئنس کا انعقاد کیا گیا۔
فورم کے ایک گول میز مباحثے کے دوران محمد عارف مغل نے چین کے ساتھ اپنے تعلق اور دونوں ملکوں کے لوگوں کے درمیان دوستی بارے اپنے تجربات کا اظہار کیا۔سال 2020 میں محمد عارف مغل اپنے یونیورسٹی میں زیر تعلیم دیگر پاکستانی طالب علموں کے ساتھ چینی صدر شی جن پھنگ کی جانب سے ا پنے لکھے گئے خط کا جواب وصول کیا۔
محمد عارف مغل سال 2010 میں یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی بیجنگ میں کمپیوٹر سائنس اور ٹیکنالوجی میں ماسٹر اور ڈاکٹریٹ کی ڈگریاں حاصل کرنے کے لیے چین آیا تھا۔ عارف نے کہا کہ جب میں پہلی بار بیجنگ آیا تو میں چینی نہیں بول سکتا تھا۔ اب ایک دہائی کے بعد میں روانی کے ساتھ چینی زبان میں بات کرسکتا ہوں۔ عارف نے مزید کہا کہ اس نے چین کی ثقافت کے بارے میں بہت کچھ سیکھا ہے اور متعدد چینی دوست بنائے ہیں۔
محمد عارف مغل نے وہ وقت یاد کیا جب پاکستان نوول کرونا وائرس کا شکار ہوا تو اسے چین سے یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی بیجنگ کے ذریعے بھجوائے گئے فیس ماسک موصول ہوئے۔ اس کو یہ بات بھی معلوم ہوئی کہ چین نے ایک طبی ٹیم پاکستان بھیجی ہے تاکہ نوول کرونا وائرس سے نمٹنے میں اس کے ملک کو مدد فراہم کرے۔
محمد عارف مغل نے کہا کہ چین نے ہمیشہ بغیرکسی تحفظات اپنے تجربات دوسروں کے ساتھ شیئرکئے ہیں انہیں اس سے فرق نہیں پڑتا کہ وہ اپنے معیشت خود استوار کرے یا پھر انسداد وبا کے اقدامات کرے۔
محمد عارف مغل نے مزید کہا کہ چین ہمیشہ لوگوں کی زندگیوں کو اولیت دیتا ہے اور ملک میں موجود غیر ملکیوں کے ساتھ بھی چین کے شہریوں جیسا ہی برتاؤ کرتا ہے۔ ان کو دیکھ بھال کی فراہمی میں کوئی تفریق نہیں برتی جاتی ۔ یہی وجہ ہے کہ اسے چینی صدر شی جن پھنگ کو خط لکھنے کا خیال آیا اور وہ ان کی تعریف کرنا چاہتا تھا۔
چینی حکومت کی جانب سے فراہم کردہ سازگار پالیسی معاونت کی بدولت پاکستانی طلبا کی بڑھتی ہوئی تعداد مزید تعلیم کے لیے چین گئی ہے۔ فورم کے فراہم کردہ اعداد و شمار کے مطا بق چین سے گریجویشن کرنے والے تقریباً 20 ہزار پاکستانی طلبا پاکستان میں انجینئرنگ، سماجی علوم، زراعت، صحت اور دیگر شعبوں میں کام کررہے ہیں۔
محمد عارف مغل نے کہا کہ وہ پاک چین دوستی کو مزید فروغ دینے کے لئے کوشاں رہیں گے۔ محمد عارف مغل نے کہا کہ اگرچہ چین میرا آبائی وطن نہیں ہے تاہم مجھے لگتا ہے کہ میں چین سے گہرا تعلق رکھتا ہوں۔

محمد عارف مغل نے 2 سے 3 نومبر تک بیجنگ میں منعقدہ چین ۔ پاکستان یوتھ فورم فار پیپل ٹو پیپل ایکسچینجز آن سائنس کے ذیلی فورم میں چین کے ساتھ اپنے تعلقات اور دونوں ممالک کے عوام میں دوستی بارے گول میز مباحثہ میں اظہارخیال کیا۔ (شِںہوا)

یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی بیجنگ میں پاکستانی اور چینی طلبا اسکیننگ الیکٹرون مائیکرواسکوپ کا ٹیچنگ ماڈل تیار کررہے ہیں۔ (شِںہوا)
یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی بیجنگ میں پاکستانی اور چینی طلبا اسکیننگ الیکٹرون مائیکرواسکوپ کا ٹیچنگ ماڈل تیار کررہے ہیں۔ (شِںہوا)
نانجنگ(شِنہوا) چین کے مشرقی صوبے جیانگ سو میں حالیہ برسوں میں فائیوجی کی ترقی کو فروغ دینے کی کوششوں کےباعث فائیوجی بیس سٹیشنوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔
جیانگ سو کمیونیکیشنز ایڈمنسٹریشن کے مطابق ستمبر کے آخر تک جیانگ سوصوبےمیں 7لاکھ 33ہزارموبائل بیس اسٹیشن تھے، جن میں4لاکھ فور جی بیس اسٹیشن اور 1لاکھ 83ہزارفائیوجی بیس اسٹیشن شامل تھے۔ ستمبر میں صوبے میں فائیوجی صارفین کی تعداد3کروڑ36لاکھ 20ہزارتک پہنچ گئی ہے۔
جیانگ سوصوبے میں ڈیجیٹل انفراسٹرکچر میں اضافے کاسلسلہ جاری ہے۔ ستمبر تک فکسڈ انٹرنیٹ براڈ بینڈ صارفین کی تعداد 4کروڑ36لاکھ 70ہزارسے تجاوز کر گئی جن میں سے 95.5 فیصد آپٹیکل فائبر استعمال کرنے والے لوگ شامل ہیں۔ گیگابٹ اسپیڈ براڈ بینڈ سروسز کے صارفین کی تعداد تقریباً94لاکھ 60ہزارتک پہنچ گئی ہے۔
چین نے اپنے فائیوجی نیٹ ورک کی ترقی کو جاری رکھا ہوا ہے۔ ستمبر کے آخر تک ملک میں فائیوجی بیس اسٹیشنوں کی تعداد 22لاکھ 20ہزار تک پہنچ گئی جس سے 2021 کے آخر سے اب تک اسٹیشنوں کا7لاکھ 95ہزارکا خالص اضافہ ظاہرہوتاہے۔
اقوام متحدہ(شِنہوا)اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے بحیرہ اسود کے راستے اناج کی برآمد میں سہولت فراہم کرنے کے معاہدے پر عمل درآمد میں روس کی جانب سے دوبارہ شمولیت کے اعلان کا گرمجوشی سے خیر مقدم کیا ہے
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان سٹیفن ڈوجارک نے ایک بیان میں کہاکہ گوتریس ترکی کی سفارتی کوششوں پر اظہار تشکر کرتے ہیں اوراس اہم فوڈ سپلائی لائن بحال رکھنے کے لیے اقوام متحدہ کے کوآرڈینیٹر امیرعبداللہ اوران کی ٹیم کے شکرگزارہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ سیکرٹری جنرل بلیک سی گرین انیشیٹو کی تجدید اوراس معاہدے کےمکمل نفاذ کے لیے تمام کرداروں کے ساتھ بات چیت جاری رکھے ہوئے ہیں، اور روسی خوراک اور کھاد کی برآمدات میں حائل باقی رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے بھی پرعزم ہیں۔
22 جولائی کوروس اور یوکرین نے علیحدہ علیحدہ استنبول میں ترکی اور اقوام متحدہ کے ساتھ یوکرین اور روس سے اناج اور کھاد کی برآمدات سے متعلق ایک دستاویز پر دستخط کیے تاکہ روس اوریوکرین کے تنازعہ کے دوران عالمی منڈیوں میں سپلائی کو یقینی بنایا جا سکے۔
29 اکتوبر کو روس نے بلیک سی گرین انیشیٹو کے نفاذ کو فوری اور غیر معینہ مدت کے لیے معطل کرنے کے فیصلے کا اعلان کرتے ہوئے یوکرین پر الزام لگایا کہ وہ روسی بحیرہ اسود کے بحری بیڑے کے جہازوں اور سیواستوپول میں بحری اڈے پر بنیادی ڈھانچے پر ڈرون حملے کر رہا ہے۔
روس نے بدھ کے روز اس معاہدے پر عمل درآمد کی طرف واپسی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یوکرین نے فوجی حملوں کے لیے انسانی ہمدردی کی راہداری کو استعمال نہ کرنے کا وعدہ کیا ہے۔
بیجنگ (شِنہوا) چین کے اعلیٰ سیاسی مشیر وانگ یانگ نے ایک اجلاس میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 20 ویں قومی کانگریس کے رہنما اصولوں کا مطالعہ اور ان پر عملدرآمد کی ضرورت کا اعادہ کیا ہے۔
وانگ نے یہ بات چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی 13 ویں قومی کمیٹی کی قائمہ کمیٹی کے 24 ویں سیشن کے اختتامی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ وانگ چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی قومی کمیٹی کے چیئرمین بھی ہیں ۔
وانگ نے چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کے ارکان پر زور دیا کہ وہ کانگریس کے رہنما اصولوں کو مکمل طریقے سے سمجھیں اور ان پر عملدرآمد کریں اور کانگریس کے پیش کردہ نئے تصورات، توثیق، منصوبوں اور ضروریات کو مکمل طور پر سمجھیں۔
انہوں نے ایک خصوصی مشاورتی ادارے کے طور پر چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کے کام کو بہتر بنانے، تجاویز دینے، اتفاق رائے پیدا کر نے اور اتحاد بڑھانے کی صلاحیت میں اضافے کی کوششوں پر بھی زور دیا۔
اجلاس میں رہنما اصولوں کا مطالعہ اور ان پر عملدرآمد بارے ایک قرارداد منظور کی گئی۔
بیجنگ(شِنہوا) وزیر اعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان کامیابیوں اور ترقی کی مشترکہ منزل کو حاصل کرنے اور خطے اور پوری دنیا میں امن اور ہم آہنگی کو فروغ دینے کے لیے چین کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔
وزیراعظم شہباز شریف کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی 20 ویں قومی کانگریس کے بعد چین کا دورہ کرنے والے پہلے غیر ملکی رہنماؤں میں ہیں جومنگل کو دوروزہ سرکاری دورے پر چین پہنچے تھے۔
شہبازشریف نے پہلی بار1981 میں چین کا دورہ کیا تھا جس کے بعد انہوں نے اپنے کئی دوروں کے دوران چین میں آنے والی زبردست تبدیلی کا مشاہدہ کیا ۔ شِنہوا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ آپ کو 1981 میں سڑکوں پربمشکل کوئی کار نظر آتی تھی ،صرف بسیں اور سائیکلیں ہی چلتی تھیں۔تاہم کئی سالوں میں پورا ملک بدل گیا ہے جو اس وقت دنیا کی دوسری سب سے بڑی معیشت ہے۔ یہ اپنی نوعیت کا ایک معجزہ ہے۔
انہوں نے کہاکہ ان کے خیال میں یہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی لگن، بصیرت انگیز قیادت، اس کے رہنماؤں، اس کے وژن اور قربانیوں کا ثمر ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ 20ویں سی پی سی نیشنل کانگریس نے پوری دنیا میں ایک بہت ہی طاقتور پیغام دیا کہ چین تسلسل اور استحکام اور پرامن بقائے باہمی کے ساتھ کھڑا ہے۔ غربت کے مکمل خاتمے، روزگار کے بہتر مواقع اور تعلیم اور صحت کی سہولیات کو بہتر بنانے میں چین کی کامیابیوں کو اجاگر کرتے ہوئے شہبازشریف نے کہا کہ شی جن پھنگ کا سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری کے طور پر دوبارہ انتخاب نہ صرف چینی عوام بلکہ دوست ممالک اور عالمی سطح پر بھی اہمیت کاحامل ہے۔ . انہوں نے کہا کہ آج صدر شی کی قیادت میں، چین ایک ایسا ملک ہے جس کے بغیر دنیا آگے نہیں بڑھ سکتی۔ یہ کامیابیوں کا ایک عظیم احساس ہے اور یہ کہ پاکستان چین سے سیکھنے کی کوشش کر رہا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ انہیں اس میں کوئی شک نہیں کہ چین دن دوگنی رات چوگنی ترقی کرے گا اور پاک چین دوستانہ تعلقات مزید گہرے اور مضبوط ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد سے پاکستان اور چین کے درمیان سات دہائیوں سے بے مثال اور منفرد دوستانہ اورآہنی بھائی چارے کے تعلقات ہیں۔ دونوں ممالک نے باہمی اعتماد، احترام اور تعاون کی بنیاد پر تعلقات کو فروغ دیا ہے۔ شہبازشریف نے چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کو پاکستان میں بجلی، توانائی، بنیادی ڈھانچے اور پبلک ٹرانسپورٹ کے شعبے کی ترقی میں ایک گیم چینجر کے طور پر سراہا۔ خود شہبازشریف نے سی پیک کے توانائی کے متعدد منصوبوں اور ملک کی پہلی میٹرو ٹرین سروس لاہور اورنج لائن کا ٹاسک مکمل کیاتھا۔ شینژن اسپیڈ کا حوالہ دیتے ہوئے شہبازشریف نے کہا کہ وہ یقین کے ساتھ کہنا چاہتے ہیں کہ یہ سی پیک کے تحت توانائی کے منصوبے چین کے مقابلے میں زیادہ تیزی سے مکمل ہوئے اور کام شروع کیا گیا۔ اسے ہم پاکستان اسپیڈ کہتے ہیں۔

تیونس (شِنہوا) تیونس کے دارالحکومت تیونس کے شمال میں واقع قصبے سید بوسعید میں تیونس کے باشندے انار ہفتے کی تقریبات کا انعقاد کررہے ہیں۔
تقریب میں انار کے کاشتکاروں اور خوراک فیکٹریوں نے اپنی فصل اور انار سے بنے پکوان نمائش کے لئے پیش کئے۔
انار تیونس میں مقبول ترین پھلوں میں سے ایک ہے اور رواں سال شمالی افریقی ملک میں انار کی فصل ایک لاکھ ٹن سے تجاوز کرجائے گی۔
تیونس کے شمال میں واقع سیدی بو سعید میں انار ہفتے کی ایک تقریب میں لوگ انار دیکھ رہے ہیں۔ اس میں انار اور اس سے بنے پکوان کی نمائش کی جارہی ہے۔ (شِںہوا)
تیونس کے شمال میں واقع قصبے سیدی بو سعید میں انار کی نمائش کی جارہی ہے۔ (شِںہوا)
ہانگ کانگ (شِنہوا) ایک منصفانہ اور محفوظ دنیا کے موضوع پر دوسرے بین الاقوامی مواصلاتی فورم کا انعقاد کیا گیا ہے۔
فرائیڈے کلچر لمیٹڈ اور ہانگ کانگ کولیشن کے زیر اہتمام مشترکہ طور پر منعقد کیے گئے اس فورم میں بین الاقوامی رہنماؤں اور دانشوروں کو اکٹھا کیا گیا۔
اس میں دو پینل مباحثے شامل تھے جو کہ بالترتیب منقسم دنیا میں انصاف کا حصول اور تحفظ، انفرادی سے عالمی نقطہ نظر تک کے عنوانات سے منعقد کیے گئے۔
ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کے چیف ایگزیکٹو جان لی نے فورم سے کلیدی خطاب کرتے وقت کہا کہ ہانگ کانگ ایک کھلا، محفوظ، متحرک اور کاروبار کے لیے دوستانہ شہر ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایک ملک، دو نظام کا اصول ہانگ کانگ کے لئے باقی دنیا سے منسلک رہتے ہوئے اس ملک کی مستحکم حمایت کو یقینی بناتا ہے ۔
ہانگ کانگ اتحاد کے نائب سیکرٹری جنرل کینیڈی وونگ نے کہا کہ ایک منصفانہ اور محفوظ دنیا کو مزید رابطے اور مکالمے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج کے فورم نے کامیابی کے ساتھ اس مقصد کے حصول کی جانب ایک قدم آگے بڑھایا ہے۔
بیجنگ (شِنہوا) چین کے ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ ای نے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی ہے۔
وانگ نے اس ملاقات کے موقع پر کہا کہ شہبازشریف وہ پہلے غیر ملکی سربراہ ہیں جو کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی 20 ویں قومی کانگریس کے کامیاب انعقاد کے بعد چین کا دورہ کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ دورہ دونوں ملکوں کے درمیان خصوصی دوستی اور چین کی مجموعی سفارت کاری میں پاکستان کے اہم مقام کی مکمل عکاسی کرتا ہے۔
وانگ نے واضح کیا کہ عالمی امن کے لیے چین کی ترقی ایک بڑھتی ہوئی قوت اورعالمی استحکام کے لیے ایک مضبوط عنصر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترقی کے اس عمل میں چین ۔پاکستان تعلقات کو نئی تحریک ملے گی جو ایک نئے دور میں داخل ہو ں گے۔
انہوں نے کہا کہ چین پاکستان کو قدرتی آفات کے بعد تعمیر نو کے کاموں میں مدد فراہم کرتا رہے گا اور یہ کہ پاکستان کے ساتھ مل کر چین۔پا کستان اقتصادی راہداری کی اعلیٰ معیار کی ترقی کو فروغ دینے بارے کام کرنے کے لیے تیار ہے۔
اس موقع پر گفتگو میں حصہ لیتے ہوئے بلاول زرداری نے کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 20ویں قومی کانگریس کی کامیابی پر چین کو مبارکباد دی ۔
انہوں نے کہا کہ اس کانگریس میں چین کی ترقی کا جو خاکہ تیار کیا گیا ہے وہ عالمی امن اور ترقی کے فروغ کے لئے مستحکم اور مثبت توانائی کو فروغ دے گا ۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اس بات کے لئے پرعزم ہے کہ پاک چین تعلقات میں مسلسل نئی تحریک پیدا کرکے دوطرفہ تعلقات کو نئی بلندیوں تک پہنچایا جائے ۔

سیول (شِنہوا) یہ میٹھے کی جنت ہے! جنوبی کوریا کے شہر سیول میں منعقدہ کوایکس فوڈ ویک 2022 کے دوران مختلف اقسام کے پکوان ، روٹی اور میٹھا سجایا گیا ہے۔
جنوبی کوریا، سیول میں کوایکس فوڈ ویک 2022 کے دوران روٹی کی نمائش کی جارہی ہے۔ (شِںہوا)
جنوبی کوریا، سیول میں لوگ کوایکس فوڈ ویک 2022 کا دورہ کررہے ہیں ۔ (شِںہوا)
جنوبی کوریا، سیول میں کوایکس فوڈ ویک 2022 کے دوران پکوان کی نمائش کی جارہی ہے۔ (شِںہوا)
جنوبی کوریا، سیول میں کوایکس فوڈ ویک 2022 کے دوران مٹھائی کی نمائش کی جارہی ہے۔ (شِںہوا)
جنوبی کوریا، سیول میں کوایکس فوڈ ویک 2022 میں ایک شیف مٹھائی تیار کررہا ہے۔ (شِںہوا)
نیویارک (شِنہوا) سی این این نے ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ امریکی اسکولوں میں فائرنگ کے واقعات دنیا کے کسی بھی دوسرے ملک کی نسبت کہیں زیادہ تواتر کے ساتھ ہورہے ہیں اور اس میں کمی کا کوئی امکان نہیں ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کنڈر گارٹن سے 12 ویں جماعت کے اسکولوں میں فائرنگ کے 53 واقعات ہوچکے ہیں جو 2021 کی نسبت کہیں زیادہ اور 2018 کے مقابلے میں تقریباً دوگنا ہیں۔
اس میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ بہت سے مقدمات میں انصاف حاصل کرنے کی قانونی کارروائیاں کئی دہائیوں تک جاری رہ سکتی ہے ۔
کارروائیاں مکمل ہونے تک ، نئے حملے اس گفتگو کو پھر زندہ کرتے ہیں اور سیاسی مباحثوں کو جنم دیتے ہیں جو تبدیلیوں بارے دہائیوں سے جاری ہے۔ تاہم اکثر تبدیلیاں معمولی نوعیت کی ہوتی ہیں۔
یونیورسٹی آف ایریزونا کے کالج آف میڈیسن میں نفسیات کے کلینیکل اسسٹنٹ پروفیسر جوئل ڈیوسکن نے کہا ہے کہ ہم ان واقعات سے کافی حد تک مطمئن ہوچکے ہیں۔
ڈیواسکن نے کہا کہ لوگ اس کے عادی ہوچکے ہیں یہ اب معمول ہے جوکہ خطرناک عمل ہے۔
گجرات میں خاتون کے ہاں بیک وقت چار بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔ پنجاب کے ضلع گجرات میں خاتون کے ہاں بیک وقت چار بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔ اور خوش نصیب ماں نے چاروں بیٹوں کو جنم دیا ہے۔ اہل خانہ کے مطابق بچوں کی پیدائش کھاریاں کے نجی اسپتال میں ہوئی، اور ماں اور چاروں بیٹے تندرست ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
اینٹی نارکوٹکس فورس نے اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے غیرملکی مسافر کے قبضے سے منشیات برآمد کرلی۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق برازیل سے تعلق رکھنے والا مسافر قطر سے اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پہنچا تھا جہاں اے این ایف کے عملے نے سامان کی تلاشی کے دوران ایک کلو 560 گرام کوکین برآمد کی۔ اے این ایف کے مطابق ملزم دوحہ سے اسلام آباد پہنچا تھا جس کے مشتبہ معلوم ہونے پر تلاشی لی گئی تو اس سے منشیات برآمد ہوئی۔ ترجمان کے مطابق ایک اور کارروائی کے دوران کراچی میں ناردرن بائی پاس پر کوئٹہ کے رہائشی ملزم سے 180 نشہ آور گولیاں برآمد ہوئیں جب کہ لاہور میں واقع کوریئر آفس میں لندن بھیجے جانے والے پارسل سے 900 گرام افیون برآمد ہوئی جو کتابوں میں چھپائی گئی تھی ۔ ملزمان کو گرفتار کر کے انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
سی ٹی ڈی نے حیدرآباد میں چینی ڈاکٹر کو ٹارگٹ کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ سی ٹی ڈی نے کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے رکن کو گرفتار کر لیا جس پر کراچی کی طرز پر حیدرآباد میں بھی چینی ڈاکٹر کو ٹارگٹ کرنے کی سازش کا الزام ہے۔ سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق گلستان جوہر میں کامران چورنگی کے قریب کارروائی کرکے کالعدم دہشتگرد تنظیم ایس آر اے کے رکن محمد افضل لنڈ عرف عافی کو گرفتار کیا گیا جب کہ ملزم کے قبضے سے ایک پستول اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی۔ ترجمان کیمطابق ملزم نے دوران تفتیش انکشاف کیا ہے کہ وہ جرمنی میں جلاوطن تنظیم کے سربراہ ذوالفقار خاصخیلی عرف سفیر سے براہ راست رابطے میں ہے، ملزم کے مطابق خاصخیلی اس کی مالی معاونت کر رہا ہے، ملزم کے بھیجے گئے پیسوں سے موٹر سائیکل اور اسلحہ خریدا ہے۔ ملزم نے مزید بتایا کہ ذوالفقار خاصخیلی نے اسے حیدرآباد میں چینی ڈینٹل کلینک کے ڈاکٹر کو قتل کرنے کا ٹارگٹ دیا تھا جس کی ملزم نے ریکی بھی مکمل کر لی تھی تاہم منصوبے پر عمل درآمد کرنے سے پہلے ہی اسے گرفتار کر لیا گیا۔ ترجمان سی ٹی ڈی نے کہا کہ گرفتار ملزم کراچی صدر میں چینی ڈینٹل کلینک پر ٹارگٹڈ کارروائی کرنے والے ملزمان کا ساتھی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
آڈیٹر جنرل پاکستان کی رپورٹ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کا پول کھو ل دیا ، آڈیٹر جنرل کی رپورٹ میں کہا گیا کہ اووربلنگ کے ذریعے عوام سے 8ارب سے زائد وصول کیے گئے ، تقسیم کار کمپنیوں نے ایک سال میں 8ارب33کروڑ 80لاکھ کی اووربلنگ کی ، سب سے زیادہ اووربلنگ پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی نے کی ، رپورٹ کے مطابق لیسکو نے اپنے صارفین سے ایک ارب 35کروڑروپے اووربلنگ کی ۔ اسلام آباد الیکٹر سپلائی کمپنی نے اوور بلنگ نہیں کی ۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کی چیئرمین شپ کے خلاف درخواست کی سماعت کے دوران درخواست گزار کے وکیل کو ہدایت دی ہے کہ عمران خان پارٹی عہدہ کیسے نہیں رکھ سکتے؟ عدالت کو مطمئن کریں۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ نے سابق وزیرِاعظم عمران خان کو چیئرمین پی ٹی آئی کے عہدے سے ہٹانے کی درخواست کے قابلِ سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے محمد آفاق ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست میں وفاقی حکومت، الیکشن کمیشن، عمران خان و دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ عدالت نے درخواست گزار کے وکیل کو ہدایت کی کہ عمران خان کو آرٹیکل 63 ون تھری کے تحت نااہل کیا گیا، وہ پڑھ کر سنائیں۔ درخواست گزار کے وکیل نے پڑھ کر سنایا کہ عمران خان آرٹیکل 62، 63 کے تحت اب پارٹی عہدہ نہیں رکھ سکتے۔ جس پر جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے استفسار کیا کہ عمران خان پارٹی عہدہ کیسے نہیں رکھ سکتے؟ عدالت کو مطمئن کریں۔ درخواست گزار کے وکیل نے استدعا کی کہ مجھے عبوری ریلیف فی الحال بیشک نہ دیں مگر فریقین کو نوٹس جاری کر دیں۔ جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے کہا کہ عدالت درخواست کے قابلِ سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کر رہی ہے۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ عمران خان این اے 95 سے نااہل قرار دیے جا چکے ہیں، الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد وہ نا اہل ہو چکے ہیں۔ درخواست گزارکی جانب سے موقف اپنایا گیا ہے کہ عمران خان پارٹی چیئرمین شپ کا استحقاق بھی نہیں رکھتے۔ درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ عمران خان کو پارٹی چیئرمین کے عہدے سے ہٹانے کا حکم دیا جائے۔ لاہور ہائی کورٹ نے گزشتہ روزعمران خان کو پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین کے عہدے سے ہٹانے کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کی تھی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے صوبے بھر میں تعلیمی مسائل حل کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے گریجویٹس فورم کے صدر عبدالقادر خانزادہ کی گورنر ہاوس میں ملاقات ہوئی ہے۔ ملاقات کے دوران صوبہ میں تعلیم کے فروغ ، سماجی شعبہ کی ترقی، نوجوانوں کو آگے بڑھنے کے مواقعوں کی فراہمی اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر عبدالقادر خانزادہ نے کہا کہ یونیورسٹی کا قیام حیدرآباد کے شہریوں کا دیرینہ مطالبہ ہے اور اس ضمن میں گورنر سندھ کی دلچسپی خوش آئند ہے۔ گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ صوبہ کے تعلیمی مسائل حل کرنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے اور سندھ پبلک سروس میں جلد خالی اسامیوں پر ممبرز کو تعینات کیا جائے گا۔ ملاقات کے دوران یددرآباد یونیورسٹی کے قیام میں پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا اور گورنر سندھ نے بتایا کہ حیدرآباد یونیورسٹی کے قیام کی جانب پیش رفت جاری ہے۔ خیال رہے کہ گورنر سندھ کو حیدرآباد میں ہونے والی تعلیمی کانفرنس میں شرکت کی دعوت بھی دی گئی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
سی ٹی ڈی نے خیرپور میں کارروائی کر کے کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد کو گرفتار کر لیا۔ سی ٹی ڈی سکھر کے مطابق دہشت گرد کی شناخت ریاض پیرزادہ کے نام سے ہوئی ہے جو مختلف تخریبی کارروائیوں میں ملوث رہا ہے۔ گرفتار دہشتگرد نے اپنے کمانڈرز کی ہدایت پر مختلف مقامات پر دھماکے بھی کئے، ملزم 2019 میں سانگھڑ نواب شاہ روڈ پر گیس پائپ لائن تباہ کرنے میں ملوث ہے، قبضے سے ایک جدید آٹومیٹک رائفل، گولیاں،ڈیٹونیٹر اور بال بیرنگ برآمد کیے گئے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
یروشلم(شِنہوا)اسرائیلی فورسز نے دو مبینہ حملوں میں دو فلسطینیوں کوقتل کردیا۔
اسرائیلی پولیس کے بیان کے مطابق مشرقی یروشلم کے پرانے شہرمیں ایک فلسطینی شخص نےایک اسرائیلی پولیس اہلکارکوچاقوسے وار کرکے معمولی زخمی کیا جس پراسرائیلی پولیس نےجوابی کاروائی میں حملہ آورفلسطینی کوگولی مار کر ہلاک کردیا۔
اسرائیلی پولیس کےبیان کے مطابق ایک اور واقعے میں اسرائیلی فوجیوں نے مغربی کنارے کے گاؤں بیت دوقو میں چھاپے کے دوران اسرائیلی فورسز پر دستی بم سے حملہ کرنے والےایک فلسطینی کو ہلاک کر دیا۔
ادھر فلسطینی وزارت صحت نے اس شخص کی شناخت 42 سالہ داؤد محمود خلیل ریان کے نام سے کی ہے۔
اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان بڑھتے ہوئے تشدد کے تازہ ترین واقعات ایسے وقت میں سامنے آئے جب اسرائیل میں منگل کومنعقدہ پارلیمانی انتخابات کے ووٹوں کی گنتی جاری تھی جس کے نتیجے میں سابق وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو دوبارہ منتخب ہو سکتے ہیں۔
نیویارک (شِنہوا) امریکی ریاست لوزیانا میں نابالغ افراد کے سب سے بڑے حراستی مراکز میں سے ایک کو تحقیقات کا سامنا ہے۔ امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے اس مرکز میں برسوں سے جاری اذیت، لاپرواہی اور خودکشی کی کوششوں میں اضافے بارے دستاویزات کو شائع کیا۔
لوزیانا کے گورنر جان بیل ایڈورڈز نے کہا کہ "ہم اس کی مکمل چھان بین کریں گے اور دیکھیں گے وہاں کیا ہورہا ہے۔ ریاست اس بات کا جائزہ لے گی کہ ویئر یوتھ سینٹر میں بچوں کی حفاظت کے لئے کون سے اقدامات کئے جاسکتے ہیں"۔
نیو یارک ٹائمز کے مطابق یہ دستاویز ہزاروں صفحات پر مشتمل سرکاری ریکارڈز اور عدالتی کاغذات اور 100 سے زائد ایسے افراد کے انٹرویوز پر مشتمل ہے جو ویئر میں قید رہ چکے ہیں یا پھر وہاں کام کرچکے ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ مجموعی طور پر گزشتہ 25 برس میں ویئر میں زیرحراست 42 افراد نے عملہ کی جانب سے جنسی استحصال کا ذکر کیا۔
انٹرویوز اور ریکارڈز سے 30 ملازمین کی نشاندہی کی گئی ہے جنہوں نے اس عرصے میں ویئر میں بچوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔
زیادہ تر نے بتایا کہ گارڈز نے سزا دینا معمول بنایا، ان کی تذلیل کی یا انہیں تکلیف پہنچائی۔
بیجنگ (شِنہوا) چین میں ایک خصوصی قانون کے نفاذ کی مہم شروع کردی گئی ہے جس کا مقصد سمندری ماحولیاتی تحفظ، قدرتی وسائل کی ترقی اور اس کا استعمال بڑھانا ہے۔
اس مہم کو نیلا سمندر 2022 کا نام دیا گیا اور یہ چائنہ کوسٹ گارڈ، وزارت صنعت و انفارمیشن ٹیکنالوجی، وزارت ماحولیات و حیاتیات اور قومی جنگلات اور سبزہ گاہ انتظامیہ نے مشترکہ طور پر شروع کی ہے۔
رواں سال آپریشن کے دوران سمندری ریت نکالنے ، اس کی نقل وحمل، سمندر میں فضلہ پھینکنے اور دیگر امور جیسے سمندری ریت کی غیرقانونی کان کنی، تیل کے اخراج سمیت دیگر خلاف ورزیوں پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔
حکام نے عوام سے کہا ہے کہ اس بارے میں کسی قسم کی اطلاع چائنہ کوسٹ گارڈ کی ہنگامی ہاٹ لائن یا دیگر ذرائع سے دیں۔
نیول چیف اور فرانسیسی سفیر کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاکستان میں تعینات فرانس کے سفیر نکولاس گیلے نے نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا ہے۔ ترجمان نے بتایا اس دورے کے دوران فرانسیسی سفیر کی چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی سے ملاقات ہوئی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ اس موقع پر نیول چیف اور معزز مہمان نے خطے کی سیکیورٹی صورتحال اور دوطرفہ بحری تعاون پر بھی بات چیت کی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
وفاقی حکومت کی عدم دلچسپی سے پاکستان کی ویلیو ایڈیڈ ٹیکسٹائل ایکسپورٹس تنزلی کی جانب گامزن ہوگئی ہے۔ اکتوبر 2021 کی 1.60ارب ڈالر کی نسبت اکتوبر 2022 میں 1.56فیصد کی کمی سے ٹیکسٹائل کی برآمدات گھٹ کر 1.335ارب ڈالر کی سطح پر آگئی۔ برآمدات میں کمی معیشت اور قومی برآمدات کے استحکام کے لیے تشویشناک ہے۔ پاکستان اپیرل فورم کے سربراہ جاوید بلوانی نے کہا کہ حکومت نے اس شعبے کو مستقل نظر انداز کر دیا ہے جس سے اس بات کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے ویلیو ایڈڈ ٹیکسٹائل سیکٹر کی برآمدات میں مزید کمی ہوگی۔جاوید بلوانی نے کہا کہ ویلیو ایڈڈ ٹیکسٹائل انڈسٹری پہلے ٹیک آف موڈ میں تھی اور برآمدی کارکردگی تیزی سے ترقی کی منازل عبور کر رہی تھی اور ماضی کی طرح ایک بار پھر تاریخ دہرائی گئی اور ٹیکسٹائل کی برآمدات میں حائل مشکلات کے سبب ایکسپورٹ تنرلی کی طرف مائل ہونا شروع ہوگئی ہے جس کی بنیادی وجہ حکومتی توجہ اور ترجیحات میں تبدیلی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
وزیراعلی خیبر پختون خوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے بتایا ہے کہ طالبان کے ساتھ مذاکراتی عمل رک گیا ہے، جس میں نومبر میں مذاکراتی عمل میں پیش رفت ہوگی۔ پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ صوبائی حکومت کو مالی مسائل کا سامنا ہے، واجبات بر وقت مل جائے تو مسائل حل ہو سکتے، 25 ارب روپے وفاق نے روک رکھے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ طالبان کے ساتھ دو رسمی ملاقاتیں ہوئیں ہیں، طالبان کے ساتھ مذاکراتی عمل رک گیا ہے، نومبر میں مذاکراتی عمل میں پیش رفت ہو گی۔ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد پہنچنے کی کوئی جلدی نہیں لانگ مارچ میں مزہ لے رہے ہیں، عمران خان کے حکم پر دس ماہ کیا دس سال تک بیٹھیں گے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
پی ٹی آئی رہنما عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ انتخاب یا انقلاب کا نعرہ لے کر پاکستانی قوم اب نکل چکی ہے، وفاقی حکومت اس انقلاب کو روکنے کی غلطی نہ کرے۔ سابق گورنر سندھ نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ مارچ میں ابھی صرف پنجاب کے لوگ ہی شامل ہیں، ابھی خیبر پختونخوا، سندھ، جنوبی پنجاب، بلوچستان، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے عوام کی شرکت باقی ہے۔ عمران اسماعیل نے کہا کہ ابھی سے دن میں پندرہ پریس کانفرنسیں ہو رہی ہیں جب ملک بھر سے عوام اس لانگ مارچ میں شامل ہوجائیں گے تو اس کے بعد میں ان کی کیا حالت ہوگی۔ پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ انتخابات یا انقلاب کا نعرہ لے کر پاکستانی قوم اب نکل چکی ہے، وفاقی حکومت اس انقلاب کو روکنے کی غلطی نہ کرے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی نے کہا ہے کہ بحیثیت قوم ہمیں اپنی سماجی اور ثقافتی اقدار کا تحفظ کرنا ہوگا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد کا دورہ اورانھوں نے 23 ویں نیشنل سیکیورٹی اینڈ وار کورس کے شرکا سے خطاب کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ صدر مملکت نے اپنے خطاب میں قومی سلامتی سے متعلق امور کا احاطہ کیا۔ انھوں نے کہا کہ بحیثیت قوم ہمیں اپنی سماجی اور ثقافتی اقدار کا تحفظ کرنا ہوگا۔ صدرعارف علوی نے خطاب میں کہا کہ کورس کے شرکا خود کو تازہ ترین پیشرفت سے باخبر رکھیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ لانگ مارچ کے شرکا کے لیے اسلام آباد میں بڑی خیمہ بستی لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پی ٹی آئی رہنما اسد عمر کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔ جس میں لانگ مارچ کے شرکا کے اسلام آباد میں قیام کے لیے بڑی خیمہ بستی لگانے کا فیصلہ کیا۔ خواتین کے لیے محفوظ اور سہولیات سے آراستہ الگ قیام گاہ کی تعمیر کی منصوبہ بندی مکمل کر لی گئی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مارچ کے لاکھوں شرکا کے قیام کے لیے ہزاروں گاڑیوں کی پارکنگ کا بندوبست کیا جائے گا اور خیمہ بستی میں خوراک کی تیاری کے لیے الگ حصے مختص کیے جائیں گے جبکہ مارچ کے شرکا کے لیے خیمہ بستی میں سیکڑوں بیت الخلا بھی تعمیر کیے جائیں گے۔ اسلام آباد کی خیمہ بستی میں مختلف مقامات پر خصوصی طبی کیمپس لگائے جائیں گے اور خیمہ بستی میں کئی روز تک کے قیام کے لیے خوراک و بستر کے ذخیرے کے لیے اسٹورز قائم ہوں گے۔ اسد عمر نے کہا کہ خیبر پختونخوا، راولپنڈی، سرگودھا اور فیصل آباد ڈویژن کے لانگ مارچ کی تیاری کا جائزہ لیا گیا ہے اور کوئی شک نہیں کہ 11 نومبر کو اسلام آباد میں تاریخی اجتماع ہونے جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ پی ٹی آئی کا لانگ مارچ 28 اکتوبر کو لاہور سے شروع ہوا تھا جو بذریعہ جی ٹی روڈ مختلف شہروں سے ہوتا ہوا اسلام آباد کی جانب رواں دواں ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
لاہور کے علاقے شیرا کوٹ میں سفاک ملزم نے اپنی سابقہ ساس کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بناکر آگ لگادی۔پولیس حکام کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچی اور خاتون کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس حکام نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ ملزم کی بیوی کچھ عرصہ پہلے وفات پاگئی لیکن ملزم کا سسرال میں آنا جانا برقرار رہا، اور موقع پاتے ہی ساس کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بناڈالا، اور شواہد مٹانے کے لئے خاتون کو آگ بھی لگادی۔ پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون اسپتال منتقل کرکے پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا ہے، جب کہ خاتون کی نشاندہی پر ملزم کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔ پولیس حکام نے مزید بتایا کہ متاثرہ خاتون نے بیان دیا ہے کہ بیٹی کی وفات کے بعد داماد اس سے شادی کرنا چاہتا تھا، انکار پر جبری زیادتی کا نشانہ بنایا اور چولہا جلا کر آگ لگا دی۔ پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون کا بیان ریکارڈ کرکے تفتیش کی جارہی ہے، بیانات اور شواہد کی روشنی میں کی جانے والی تفتیش حقائق سامنے لائے گی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی