• Columbus, United States
  • |
  • ٢٣ نومبر، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | سی-پیک

چینی انٹربینک مارکیٹ میں گرین شعبوں بارے مز...

بیجنگ (شِنہوا) چین میں انٹربینک مارکیٹ سرمایہ کاری  کے ذریعے پہلی تین سہ ماہی کے دوران  سبز اور کم کاربن والے شعبوں میں زیادہ فنڈز جاری کیے گئے  ہیں ۔

مالیاتی  مارکیٹ اور  ادارہ جاتی سرمایہ کاروں کی   قومی ایسوسی ایشن کے اعداد و شمار  کے مطابق جنوری سے ستمبر  کے عرصہ کے دوران سبز ترقی  کے لیے قرضوں کے فنانسنگ کے طریقہ کار  کے ذریعے تقریباً 246.31 ارب یوآن (تقریباً 34 ارب  امریکی ڈالرز) اکٹھے کیے گئے،  یہ رقم   ایک سال قبل   کی نسبت  15.5 فیصد زیادہ ہے۔

اس عرصہ   کے دوران  کاربن  کے مکمل خاتمے اور پائیدار ترقی سے متعلق بانڈ کا اجراء بالترتیب 105.56 ارب یوآن اور 21.5 ارب  یوآن رہا۔

ایسوسی ایشن نے یہ بھی کہا کہ انٹربینک مارکیٹ میں پہلی تین سہ ماہی کے دوران قرض کی مالی اعانت کے طریقہ کار کے ذریعے مجموعی طور پر 70 کھرب یوآن اکٹھے کیے گئے، جو کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں  2 فیصد زیادہ ہے۔

 نجی اداروں کی جانب سے سرمایہ کاری 14 فیصد بڑھ کر 428 ارب  یوآن ہو گئی ہے ۔

۶ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین، ٹیکسٹائل شعبے میں ابتدائی 9 ماہ کے دورا...

بیجنگ (شِنہوا) چین کی ٹیکسٹائل صنعت کی آمدن میں اضافے کا سلسلہ رواں سال کی ابتدائی 3 سہ ماہی میں مستحکم رہا۔

وزارت تجارت و انفارمیشن ٹیکنالوجی کے مطابق کم از کم  2 کروڑ یوآن (تقریباً 27 لاکھ 60 ہزار امریکی ڈالرز) سالانہ کاروباری آمدن رکھنے والی ٹیکسٹائل کمپنیوں کو اس عرصے میں 38.6 کھرب یوآن کی آمدن ہوئی جو گزشتہ برس کی نسبت 3.1 فیصد زائد ہے۔

اس مدت میں ان کمپنیوں کی مجموعی ویلیو ایڈڈ پیداوارگزشتہ برس کے مقابلے میں 0.4 فیصد کم ہوگئی۔

جنوری سے ستمبر کے عرصے میں اہم خوردہ فروشوں کی مجموعی فروخت 123.8 کھرب یوآن رہی جو ایک برس کے مقابلے میں 3 فیصد زیادہ ہے۔

اسی عرصے میں ملک کی ٹیکسٹائل اور گارمنٹس کی برآمدات مجموعی طور پر 248.4 ارب امریکی ڈالرز رہیں جو گزشتہ برس کی نسبت 9.1 فیصد زائد ہے۔

۶ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین نے نیا مواصلاتی سیٹلا ئٹ روانہ کردیا

شی چھانگ (شِنہوا) چین نے جنوب مغربی صوبہ سیچھوان میں واقع شی چھانگ سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے ایک نیا مواصلاتی سیٹلائٹ مدار میں روانہ کردیا  ہے ۔

چائنہ سیٹ ۔ 19سیٹلائٹ کو  ہفتہ کے روز شام 7 بجکر 50 منٹ (بیجنگ وقت) پر لانگ مارچ-3بی  کیریئر راکٹ کے ذریعے لانچ کیا گیا ۔

یہ سیٹلائٹ بنیادی طور پر بحرالکاہل، مشرقی بحر الکاہل اور شمالی امریکہ کے مغربی ساحل کے اہم راستوں کے لیے مواصلاتی خدمات فراہم کرے گا۔

یہ روانگی  لانگ مارچ کیریئر راکٹ سیریز کے 447 ویں مشن  کی عکاسی کرتی ہے۔

۶ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین، ملبوسات کی صنعت کی آمدنی اور منافع میں...

بیجنگ (شِنہوا) چین کی ملبوسات کی صنعت نے رواں سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران محصولات، منافع اور برآمدات کے لحاظ سے مسلسل اضافہ ریکارڈ کیا ہے ۔

وزارت صنعت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے اعداد و شمار کے مطابق ملک کے 13 ہزار 155 ملبوسات کے بڑے کاروباری اداروں کی مشترکہ جاری آمدنی اس عرصہ کے دوران 10 کھرب 80 ارب یوآن (تقریباً 148.85 ارب امریکی ڈالرز) تک پہنچ گئی جو کہ گزشتہ سال کی نسبت 2.2 فیصد زیادہ ہے۔

ان کمپنیوں نے جنوری تا ستمبر کےعرصہ کے دوران 49.6 ارب یوآن کا مجموعی منافع  کمایا جو ایک سال پہلے کے مقابلے میں 1.8 فیصد زیادہ ہے۔

ان اعداد و شمار کے مطابق اسی عرصہ کے دوران اس شعبے کی ملبوسات کی برآمدات گزشتہ سال کے مقابلے میں  14 فیصد بڑھ کر 118.5 ارب امریکی ڈالرز تک پہنچ گئی ہیں ۔

۶ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین کے نائب وزیر اعظم کا مزید کھلے پن پر...

شنگھائی (شِنہوا) چین کے نائب وزیر اعظم ہو چن ہوا نے کہا ہے کہ ملک اپنی نئی ترقی اور کھلی عالمی معیشت کی تشکیل کو فروغ دیتے ہوئے دنیا کو نئے مواقع فراہم کرے گا ۔

ہو نے شنگھائی میں علاقائی جامع اقتصادی شراکت داری اوراعلیٰ سطح کھلے پن کے حوالے سے  منعقدہ  فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علاقائی جامع اقتصادی شراکت داری  کے نفاذ کے بعد سے چینی حکومت نے  اس  معاہدے کے تحت مارکیٹ کھولنے کے اپنے وعدوں اور ذمہ داریوں کو پورا کرنے کے لیے عملی اقدامات کا ایک سلسلہ شروع کیا ہے ۔

ہو نے کہا کہ چین دیگر رکن ملکوں  کے ساتھ مل کر علاقائی جامع اقتصادی شراکت داری کی ترقی کو مزید فروغ دینے ،  صنعتی اور سپلائی چینز پر علاقائی تعاون کو  وسعت دینے ، اعلیٰ معیار کے  اقتصادی اور تجارتی اصولوں  کوہم آہنگ کرنے  اور علاقائی رابطوں کو مستحکم  بنانے کے لیے تیار ہے۔

انہوں نے یہ  بات بھی  واضح کی   کہ یہ  ملک  بحر الکاہل  کےطول و عرض میں شراکت داری  کے جامع اور ترقی پسند معاہدے کے ساتھ الحاق کو فعال طور پر فروغ دے  رہا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ اس کے ساتھ ہی   ڈیجیٹل معیشت  شراکت داری کے معاہدے میں شامل ہونے پر بات چیت جاری ہےاور مزید خواہش مند  تجارتی شراکت داروں کے ساتھ آزاد تجارتی معاہدوں پر دستخط کئے جا رہے ہیں۔

۶ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین کی آبی گزرگاہوں سے مال برداری کے حجم میں...

بیجنگ (شِنہوا) چین کی آبی گزرگاہوں سے رواں سال کی ابتدائی 3 سہ ماہی کے دوران  مال برداری کی نقل وحمل میں مستحکم شرح نمو برقرار رہی۔  اس عرصے میں مال برداری کے حجم میں گزشتہ برس کی نسبت 4.7 فیصد اضافہ ہوا۔

وزارت ٹرانسپورٹ کے مطابق ملک میں اس عرصے کےدوران آبی گزرگاہوں سے 6.29 ارب ٹن سامان کی نقل وحمل ہوئی۔

وزارت نے کہا ہے کہ صرف ستمبر میں چین کی آبی گزرگاہوں سے 71 کروڑ 71 لاکھ 70 ہزار ٹن سامان کی نقل وحمل ہوئی۔

آبی گزرگاہوں سے مال برداری کے حجم میں اضافے کے اعتبار سے صوبائی سطح کے علاقوں میں چین کا وسطی صوبہ ہوبے سرفہرست رہا جہاں جنوری سے ستمبر کےعرصے میں گزشتہ برس کی نسبت 24.6 فیصد اضافہ ہوا۔

ہوبے کے بعد چین کا شمال مشرقی صوبہ لیاؤننگ اور جنوبی صوبہ ہائی نان بھی آبی گزرگاہوں سے مال برداری میں اضافے کے اعتبار سے سرفہرست علاقوں میں شامل رہا۔

۶ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

راولپنڈی میں منعقدہ نیزہ بازی مقابلے کی جھلک...

راولپنڈی (شِنہوا) نیزہ بازی کے مقابلے دنیا بھر میں منعقد ہوتے ہیں، جبکہ  پاکستان میں یہ کھیل خاصا مقبول ہے۔ نیزہ بازی میں ایک گھڑ سوار دوڑتا ہوا آتا ہے اور نیزے کی مدد سے ایک لکڑی کا ٹکڑا اٹھاتا ہے۔

راولپنڈی میں گھڑسواروں کے درمیان ایک دلچسپ مقابلہ منعقد ہوا، جس سے اردگردکے علاقوں سے آئے شائقین  محظوظ ہو ئے۔

 

راولپنڈی ،  نیزہ بازی کے مقابلے میں گھڑسواروں کے درمیان مقابلے کا ایک منظر ۔ (شِنہوا)

 

راولپنڈی،  نیزہ بازی کے مقابلے میں ایک گھڑسوار مقابلہ کررہا ہے۔ (شِنہوا)

 

راولپنڈی ،  نیزہ بازی کے مقابلے میں گھڑسوار مقابلہ کررہے ہیں۔ (شِنہوا)

 

راولپنڈی،  نیزہ بازی کے مقابلے میں ایک گھڑسوار مقابلہ کررہا ہے۔ (شِنہوا)

 

۶ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین ، شمال مغربی سنکیانگ کے ویٹ لینڈ پارکس ک...

ارمچی (شِںہوا) حالیہ برسوں میں چین کے شمال مغربی سنکیانگ ویغور خوداختیار خطے میں ویٹ لینڈ کے تحفظ کو پائیدار بنانے کے لئے متعدد اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔خطے کی ویٹ لینڈ پارکس کے شاندار نظارے دیکھیں اور خود فیصلہ کریں۔

 

چین، شمال مغربی سنکیانگ ویغورخوداختیارخطے کے تاکلی ماکان صحرا میں کیریا دریا قومی ویٹ لینڈ پارک کا ایک دلکش نظارہ ۔ (شِںہوا)

 

چین، شمال مغربی سنکیانگ ویغورخوداختیارخطے میں اکیاز قومی ویٹ لینڈ پارک کا دلکش منظر۔ (شِنہوا)

 

چین، شمال مغربی سنکیانگ ویغورخوداختیارخطے کی سطح مرتفع پامیر آرال قومی ویٹ لینڈ کا نظارہ ۔ (شِںہوا)

 

چین، شمال مغربی سنکیانگ ویغورخوداختیارخطے میں بوستان جھیل قومی ویٹ لینڈ پارک کا موسم گرما کا ایک دل کو موہ لینے والا منظر۔ (شِںہوا)

 

۶ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

تھائی لینڈ کے سموت پراکان کو چمک دار لالٹینو...

سموت پراکان، تھائی لینڈ (شِنہوا) تھائی لینڈ بین الاقوامی لالٹین اور خوراک میلے کا ایک ہزار سے زائد لالٹینوں سے انعقاد کیا گیا ہے۔

لوگ میلے میں تصاویر بناتے اور لالٹین روشن کرتے ہیں۔ رنگین لالٹینوں کا عکس گرم جوشی سے پانی میں جھلکتا ہے۔

 

تھائی لینڈ ، ایک خاتون صوبہ سموت پراکان کے علاقے موانگ بوران میں منعقدہ تھائی لینڈ بین الاقوامی لالٹین اورخوراک میلے کا  دورہ کررہی ہے۔ (شِنہوا)

 

تھائی لینڈ ، ایک خاتون صوبہ سموت پراکان کے علاقے موانگ بوران میں منعقدہ تھائی لینڈ بین الاقوامی لالٹین اورخوراک میلے میں  تصاویر بنا رہی ہے۔ (شِنہوا)

 

تھائی لینڈ ، ایک خاتون صوبہ سموت پراکان کے علاقے موانگ بوران میں منعقدہ تھائی لینڈ بین الاقوامی لالٹین اورخوراک میلے میں  تصاویر بنا رہی ہے۔ (شِنہوا)

 

تھائی لینڈ ، ایک خاتون صوبہ سموت پراکان کے علاقے موانگ بوران میں منعقدہ تھائی لینڈ بین الاقوامی لالٹین اورخوراک میلے میں  تصاویر بنا رہی ہے۔ (شِنہوا)

 

۶ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین نے مائع ایندھن والے راکٹ انجن کی آزمائ...

بیجنگ (شِںہوا) چین نے  لیکو ئڈ پروپیلنٹ راکٹ انجن ( مائع ایندھنوالے راکٹ انجن) کی پہلی آزمائش مکمل کرلی ہے  جو ملک میں سب سے زیادہ قوت کا حامل  ہے۔

چائنہ ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کارپوریشن کے  تیارکردہ لیکو ئڈ آکسیجن اور مٹی کے تیل کے انجن میں 500 ٹن تک کی قوت موجود ہے جو اس وقت موجود اسی قسم کے انجنز سے تقریباً 4 گنا زائد ہے۔

کمپنی نے کہا کہ اس آزمائش کی کامیابی اس قسم کے راکٹ انجن کی تیاری میں ایک بڑی پیشرفت ہے۔

اسی روز کمپنی نے اپنے 80 ٹن قوت والے لیکو ئڈ آکسیجن میتھین انجن کا بھی کامیاب تجربہ کیا جواس قسم کے انجنز میں سب سے زیادہ قوت رکھتا ہے۔

انجن میں 80 ٹن تک کی گراؤنڈ قوت اور 90 ٹن تک ویکیوم قوت ہے۔ اسے تجارتی راکٹس میں استعمال کے لئے تیار کیا گیا ہے۔ یہ دوبارہ قابل استعمال لانچ گاڑیوں اور کم لاگت والے ڈسپوزایبل کیریئرراکٹوں کے لئے طاقت فراہم کرسکتا ہے۔

۶ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

فیک فیلڈنگ کی بات چوتھے امپائر سے کی تھی، بن...

بنگلادیش ٹیم کے کوچ سری رام شری دھرم کی ورچوئل پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کے خلاف میچ جعلی فیلڈنگ کی کوہلی کی شکایت کی تھی، فیک فیلڈنگ کی چوتھے امپائر سے بات کی تھی، وہ فیلڈ امپائر کی کال تھی اس نے نہیں دی، اب اس کی کوئی شکایت نہیں،انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک خطرناک ٹیم ہے وہ کس طرح چیلنج دیتی ہے ہمیں اس کا علم ہے، پاکستان کے خلاف میچ میں اپنا بیسٹ دینے کی کوشش کریں گے،ان کا کہنا تھا کہ بھارت سے پانچ رن سے ہارنا مایوس کن ہے، بھارت جیسی ٹیم کے ساتھ کلوز میچ گیا، بھارت کے خلاف میچ جیتنے کا بہترین موقع ملا تھا، بدقسمتی سے پانچ رن سے شکست ہوئی،انہوں نے کہا کہ شکست کا قصور وار کسی کو قرار نہیں دیا جاسکتا، ٹیم کی کارکردگی سے خوش ہوں، بنگلہ دیش نے دو میچ جیتے ہیں جو ورلڈ کپ میں پہلے کبھی نہیں جیتے،ان کا کہنا تھا کہ سیمی فائنل میں پہنچنا ہمارے ہاتھ میں نہیں کیونکہ دوسری ٹیموں کے نتیجوں کا بہت عمل دخل ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۵ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

بی سی سی آئی کے سربراہ نے آئی سی سی کی جانب...

بی سی سی آئی کے سربراہ نے آئی سی سی کی جانب سے بھارت کی فیور کیے جانے کے الزامات کو مسترد کردیا،بھارتی میڈیا کے مطابق بی سی سی آئی کے سربراہ راجر بنی نے چنئی میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو میں بھارتی ٹیم کے پاکستان جانے سے متعلق بھی بات چیت کی،راجر بنی نے کہا کہ ایشیا کپ 2023کے لیے بھارتی ٹیم کے پاکستان جانے کا فیصلہ بی سی سی آئی کے ہاتھ میں نہیں ہے، اس حوالے سے حکومت نے حتمی فیصلہ کرنا ہے، اس معاملے پر حکومتی ہی کلیئرنس دے گی،بھارت اور بنگلادیش کے میچ میں بارش اور کوہلی کی فیک فیلڈنگ سے متعلق سوال کے جواب میں راجر بنی نے کہا کہ کچھ الزامات مناسب نہیں ہیں، مجھے نہیں لگتا کہ آئی سی سی ہمیں فیور کرتی ہے، آئی سی سی سب کو ایک جیسا دیکھتی ہے، ایسا کچھ نہیں جو ہم یہ کہہ سکتے ہوں، آئی سی سی کے نزدیک دوسری ٹیموں اور ہم میں کیا فرق ہے؟ بھارت کرکٹ میں ایک بڑا پاور ہائوس ہے لیکن آئی سی سی میں سب کو ایک جیسا ہی دیکھا جاتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۵ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

آئی سی سی کے احکامات نے امپائرز کو بیکار کر...

انگلینڈ کے سابق کرکٹر، کوچ اور موجودہ کمنٹیٹر ڈیوڈ لائیڈ نے کہا ہے کہ آئی سی سی کے احکامات نے امپائرز کو بیکار کر دیا ہے،آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت اور بنگلا دیش کے درمیان 2 نومبر کو ہونے والے میچ کے دوران اور بعد میں متعدد ڈرامے دیکھنے کو ملے اور اس حوالے سے سابق کرکٹرز اور سوشل میڈیا صارفین نے آئی سی سی اور بی سی سی آئی کو بھی آڑے ہاتھوں لیا،بنگلا دیش کے کپتان شکیب الحسن نے امپائرز کی جانب سے بارش کے فوری بعد گیلی آئوٹ فیلڈ ہونے کے باوجود میچ دوبارہ شروع کرنے پر ناگواری کا اظہار کیا جبکہ بنگلادیش کی جانب سے دوران میچ بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی پر فیک فیلڈنگ کا الزام بھی عائد کیا گیا،پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے اس میچ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ آئی سی سی بھارت کو کسی بھی طرح سیمی فائنل میں پہنچانے کی کوشش کر رہا ہے،شاہد آفریدی کے بیان پر ڈیوڈ لائیڈ نے ایک جملے میں ہی اپنا تبصرہ کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر لکھا پاور فل،ایک صارف کی جانب سے ڈیوڈ لائیڈ سے پوچھا گیا کہ کیا آپ نہیں سمجھتے کہ ٹیکنالوجی نے امپائرز کا بوجھ کم کر دیا ہے؟اس سوال کا جواب دیتے ہوئے سابق انگلش کرکٹر نے لکھا کہ آئی سی سی نے امپائر کو بالکل بیکار بنا دیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۵ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

پی ایس ایل،شکیب الحسن نے بھی ڈرافٹنگ کیلئے ر...

بنگلا دیش کے کپتان شکیب الحسن نے پی ایس ایل پلیئرز ڈرافٹ کے لیے رجسٹریشن کرا لی،نامور کرکٹرز کا پاکستان سپر لیگ کے ڈرافٹ کے لیے رجسٹریشن کرانے کا سلسلہ جاری ہے اور بنگلادیش کے کپتان شکیب الحسن نے بھی پی ایس ایل پلیئرز ڈرافٹ کے لیے رجسٹریشن کرالی ہے،ذرائع کے مطابق سری لنکا کے داسن شاناکا اور وانندو ہسارنگا بھی ڈرافٹ کے لیے رجسٹرڈ ہو گئے ہیں جب کہ انگلینڈ کے ڈیوڈ ملان بھی پلیئرز ڈرافٹ میں شامل ہوں گے،پی ایس ایل جنوبی افریقا کے ڈیوڈ ملر اور انگلینڈ کے جیسن رائے کی رجسٹریشن کا اعلان پہلے ہی کر چکی ہے،پاکستان سپر لیگ ڈرافٹ رواں مہینے کے تیسرے ہفتے میں ہونے کا امکان ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۵ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

سہواگ بھی حارث کی تعریف کیے بنا نہ رہ سکے

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں جنوبی افریقا کے خلاف پاکستانی بیٹر محمد حارث کی جارحانہ اننگز پر بھارت کے سابق کرکٹر وریندر سہواگ بھی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے،بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سہواگ نے کہا کہ جس طرح سے محمد حارث نے بلے بازی کی اس کا مستقبل روشن ہے، آپ جنوبی افریقا کے خلاف آسٹریلیا کی وکٹ پر بھلے 28 رنز بنائیں لیکن وہ 60 رنز کے برابر ہیں،وریندر سہواگ کا کہنا تھا کہ محمد حارث اگر آرام سے کھیلتے تو آئوٹ نہیں ہوتے مزید رنز بنالیتے لیکن جس انداز سے کھیلے وہ کمال ہے،سابق بھارتی کھلاڑی نے حارث سے متعلق بات کرتے ہوئے مزید کہا کہ اگر محمد حارث ایسے ہی کھیلتے رہے تو یہ کہیں اپنی کارکردگی سے بابر اور رضوان کو نیچے آنے پر مجبور نہ کردیں کہ میں اوپر آتا ہوں آپ نیچے آئیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۵ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

کوہلی نے 100 فیصد فیک فیلڈنگ کی،سابق بھارتی...

بھارت کے سابق کرکٹر اور کمنٹیٹر آکاش چوپڑا نے بنگلادیش کے خلاف ویرات کوہلی کی فیلڈنگ کو فیک فیلڈنگ قرار دے دیا،بھارت اور بنگلادیش کے اہم میچ کے دوران بنگلادیش کی اننگز کے 7ویں اوور میں اکسر پٹیل کی گیند پر بنگلادیشی بیٹر لٹن داس نے ڈیپ آف سائیڈ فیلڈ کی جانب شاٹ کھیلا اور گیند وہاں موجود فیلڈر ارشدیپ سنگھ کے پاس گئی،ارشدیپ نے جیسے ہی تھرو وکٹ کیپر کی جانب پھینکی تو پوائنٹ پوزیشن پر موجود کوہلی نے ایسا ظاہر کیا کہ گیند ان کے پاس آئی اور انہوں نے خالی ہی ہاتھوں سے بولنگ اینڈ کی جانب فیک تھرو کی،اس دوران نہ ہی آن فیلڈ امپائرز نے اس واقعہ پرغور کیا اور نہ ہی بنگلادیشی بیٹرز نے اس حوالے سے اس وقت کچھ شکایت کی،اس حوالے سے اب آکاش چوپڑا نے اپنے یوٹیوب چینل میں ویرات کی فیلڈنگ کو فیک فیلڈ قرار دے دیا،انہوں نے کہا کہ 'کوہلی نے 100فیصد فیک فیلڈنگ کی، ویرات نے جس طرح تھرو کی اگر وہ امپائر دیکھ لیتے تو ہمیں 5 رنز کی پینلٹی لازمی ہوتی اور ہم جیتے بھی 5 رنز سے ہی تھے'۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۵ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ٹی 20 ورلڈ کپ کا فائنل بھارت اور آسٹریلیا کے...

سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ نے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے لئے فائنل کھیلنے والی ٹیموں کے حوالے سے پیشگوئی کی ہے،آئی سی سی کے لئے جاری کردہ اپنے کالم میں رکی پونٹنگ نے ٹی 20 ورلڈکپ کے لئے دو فائنلسٹ کے نام بتائے ہیں، سابق آسٹریلوی کپتان نے کہا کہ یہ بات حتمی تو کوئی نہیں کہہ سکتا کہ ورلڈ کپ کا فائنل کون کھیلنے جا رہا ہے، امید ہے کہ آسٹریلیا گروپ میں بہتر پوزیشن کر لے اور فائنل تک رسائی ممکن ہوجائے ،رکی پونٹنگ نے کہا کہ مجھے جنوبی افریقا کی پوزیشن بہت بہتر لگ رہی ہے کیونکہ ورلڈ کپ میں سب سے اچھی کارکردگی اسی کی رہی، یہ ٹیم خطرناک لگ رہی ہے ،انہوں نے پیشگوئی کی میں شروع سے جو بات کہتا آرہا ہوں، اب بھی اس پر قائم رہوں گا کہ ٹی ٹو20 ورلڈکپ کا فائنل آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان ہوگا ،آسٹریلیا کے سابق کپتان نے مزید کہا کہ جب میں کپتان تھا اور ہمارا سامنا کسی بھی بڑی ٹیم سے ہوتا تھا تو میں لڑکوں سے کہتا اس لمحے سے محظوظ ہو، اسے کسی اور کھیل کی طرح نہ لیں ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۵ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

محمد حفیظ نے بھی لاہور قلندرز سے راہیں جدا ک...

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل)میں لاہور قلندر کی جانب سے 4 سال کھینے کے بعد اب اپنی راہیں جدا کرلیں ہیں،محمد حفیظ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں لکھا کہ لاہور قلندرز کے ساتھ میرا چار سالہ سفر یہی ختم ہوتا ہے،سابق کپتان نے کہا کہ چار سالوں کے دوران کامیابی اور سیکھنے کے عمل پر فرنچائز کا شکریہ ادا کرتا ہوں،محمد حفیظ نے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ میں ان خوبصورت سفر کو ہمیشہ یاد رکھوں گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۵ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

جنوبی افریقا کے خلاف جیت نے اعتماد دیا تاہم...

پاکستانی بلے باز شان مسعود نے کہا ہے کہ جنوبی افریقا کے خلاف جیت نے اعتماد دیا ہے تاہم سیمی فائنل میں پہنچنا ہمارے ہاتھ میں نہیں ہے،جنوبی افریقا سے میچ جیتنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی بیٹسمین شان مسعود نے کہا کہ اب ٹیم کا تمام فوکس بنگلا دیش کے خلاف میچ پر ہے،انھوں نے کہا میلبرن میں کنڈیشنز کا آئیڈیا بہتر ہوتا تو فائدہ ہوتا، ان کنڈیشنز میں پاور پلے میں وکٹ نہ کھونا اہم ہے، پاور پلے میں ہر ٹیم کو کھیلنے میں مشکل آئی ہے،شان مسعود نے کہا جب تک آخری گیند نہیں ہو جاتی امید ہے، حارث بہت اچھا کھیلا، وہ پاکستان کے لیے اچھا اضافہ ہے، پہلے دونوں میچوں کی شکست نے لڑکوں کو متاثر کیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۵ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

لبنان میں لائیو ٹی وی ٹاک شو میں سیاسی مخالف...

لبنان میں لائیو ٹی وی ٹاک شو میں سیاسی مخالفین ایک دوسرے سے لڑ پڑے جبکہ اسٹوڈیو کے باہر گولیاں چل گئیں،عرب میڈیا کے مطابق لبنان میں مخالف سیاسی پارٹیوں کے رہنما لائیوٹاک شو میں ایک دوسرے سے گتھم گتھا ہوگئے، اینکر کی دونوں مہمانوں کے درمیان لڑائی روکنے کی تمام کوششیں ناکام رہیں، اسٹوڈیو کے باہر موجود دونوں سیاسی پارٹی کے کارکنوں کے درمیان بھی ہاتھا پائی ہوگئی،ہنگامہ آرائی کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور سیاسی کارکنوں کے درمیان بیچ بچا ئوکی کوشش کی،جھگڑا بڑھنے پر پولیس کو مجمع کو منتشر کرنے کے لیے ہوائی فائرنگ کرنا پڑی، جھگڑے میں متعدد افراد زخمی ہوئے جبکہ درجنوں افراد کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۵ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

مقبوضہ بیت المقدس،اسرائیلی فورسز کی فائرنگ س...

قابض اسرائیلی فوج کی مغربی کنارے میں فائرنگ کرکے چار فلسطینیوں کو شہید اور متعدد کو زخمی کردیا،اسرائیلی فورسز نے دعوی کیا ہے کہ جنین میں فلسطینی مہاجرین کے کیمپ میں آپریشن کے دوران چاقو حملہ کیا گیا، اسرائیلی فوجیوں نے جنین اور دیگرعلاقوں کا محاصرہ کر رکھا ہے اور لوگوں کو گھروں میں محصور کرکے تلاشی کا عمل جاری ہے۔متعدد فلسطینی نوجوانوں کو گرفتار بھی کرلیا گیا،مختلف علاقوں میں فلسطینیوں نے اسرائیلی فورسز کی پابندیوں کو توڑتے ہوئے اور جان کی پرواہ نہ کرتے ہوئے سڑکوں پر نکل کر اسرائیلی مظالم کے خلاف احتجاج کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۵ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

کینیڈا کی نئی امیگریشن پالیسی، لاکھوں ملازمی...

ینیڈین شہری اپنی ملازمتوں سے سبکدوش ہو رہے ہیں، تو کینیڈا کو اپنا ملک چلانے کیلیے غیر ملکیوں کی ضرورت آن پڑی ہے، جبکہ نیا پروگرام پناہ گزینوں کی دوبارہ آبادکاری کو بڑھانے کی کوشش بھی ہے جو اس وقت حکومتی امداد پر منحصر ہیں،کینیڈا کی جانب سے آئندہ تین برسوں میں 14 لاکھ تارکین وطن کو خوش آمدید کہنے کے منصوبے کا افتتاح کر دیا گیا ہے،امیگریشن کے وزیر شان فریزر نے کہا کہ کینیڈا 2023میں 465,000نئے مستقل باشندوں کو اپنے ملک میں خوش آمدید کہے گا۔ جبکہ 2024میں چار لاکھ پچاسی ہزار اور 2025میں پانچ لاکھ مزید افراد مستقبل رہائش کیلئے کینیڈا میں انٹری کریں گے،تارکین وطن کو اپنے ملک میں بسانے کے کینیڈا کی حکومت کے ابتدائی اہداف میں تقریبا 13 فیصد کا اضافہ ہوا ہے ، ان کا کہنا تھا کہ کینیڈا کو مزید لوگوں کی ضرورت ہے، کینیڈا کے اس اقدام کا بنیادی مقصد تمام محکموں میں ملازمتوں کی موجودہ کمی کو پورا کرنا ہے۔ کینیڈا کے مختلف محکموں میں ہزاروں ملازمتیں دستیاب ہیں جو خالی پڑی ہیں،شان فریزر نے کہا کہ کینیڈا میں نئے امیگریشن پلان کے ذریعے مختلف شعبہ جات کے لیے ملازمین کو تلاش کرنے میں مدد ملے گی، جن میں تعمیرات، مینوفیکچرنگ، ہوٹل اور سیاحت سمیت کئی شعبے شامل ہیں ، جس میں ریستوران کی صنعت بھی شامل ہیں،انہوں نے کہا کہ وہ فرنٹ لائن ہیلتھ کیئر ورکرز، ٹرک ڈرائیور، گھر بنانے والے یا سافٹ ویئر انجینئرز بھی ہو سکتے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۵ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ٹوئٹر ملازمین کو نکالنے سے امریکا کے وسط مدت...

دنیا کے امیر ترین آدمی ایلون مسک کی جانب سے کی جا رہی ٹوئٹر میں چھانٹیوں کے امریکا کے وسط مدتی انتخابات پر بھی منفی اثرات پڑنے کا واضح خدشہ ہے،امریکی میڈیا کے مطابق امریکا کے وسط مدتی انتخابات سے 4روز پہلے ٹوئٹر کا وہ اہم اسٹاف بھی فارغ کر دیا گیا ہے جسے انتخابات سے متعلق غلط معلومات کی حقیقت ظاہر کرنا تھی،ل برخاست ملازمین میں سے کئی گمراہ کن ٹوئٹس سے متعلق حقائق سامنے لانے پر مقرر تھے جبکہ بعض انتخابی مہم پر مامور اسٹاف سے رابطوں پر مقرر تھے، برخاست ملازمین میں سے بعض صحافیوں سے رابطے کرکے افواہوں کا جواب دینے کے بھی ذمہ دار تھے،رپورٹس کے مطابق ٹوئٹر کے برخاست ملازمین میں سے بعض کو الیکشن کی مانیٹرنگ کرنا تھی اور بعض کو بیرونی مداخلت کی علامات تلاش کرنا تھیں،میڈیا رپورٹس کے مطابق جن افراد کو فارغ کیا گیا ان میں مڈٹرم الیکشن کی ٹوئٹر پر ادارتی پلاننگ کرنیوالے کیون سیلیوان بھی شامل ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۵ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ڈونلڈ ٹرمپ کا 2024کے صدارتی انتخابات کی دوڑ...

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 2024کے صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کا عندیہ دیا ہے، آئیووا میں وسط مدتی انتخابات کے حوالے سے ہونے والی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ 'اس بات کا بہت، بہت، بہت زیادہ امکان ہے کہ میں 2024کے لیے ری پبلکن پارٹی کی صدارتی امیدوار کی دوڑ میں شامل ہوجائوں،انہوں نے کہا کہ اپنے ملک کو کامیاب، محفوظ اور عظیم بنانے کے لیے اس بات کا قوی امکان ہے کہ میں پھر صدارتی دوڑ کا حصہ بن جائوں،انہوں نے اپنے خطاب میں امریکی صدر جوبائیڈن پر تنقید کرتے ہوئے انہیں ملکی تاریخ کا بدترین صدر قرار دیا،انہوں نے کہا کہ جو بائیڈن کی ذہنی حالت ایسی نہیں کہ وہ ملک کی قیادت کرسکیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۵ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

بھارت کو تیل کی فراہمی کے لیے تیار ہیں، ایرا...

بھارت میں تعینات ایرانی سفیر ایراج الہی نے کہا ہے کہ ہم بھارت کو تیل کی فراہمی کے لیے تیار ہیں تاہم اس کیلئے امریکہ کی غیر قانونی پابندیوں سے بچنے کی ضروت ہے، بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایرانی سفیر ایراج الہی نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ بھارت کے ساتھ اپنے اقتصادی تعلقات کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا ہے،بھارتی میڈیا سے گفتگومیں ان کا کہنا تھا کہ ایران نے بھارت کو تیل کی سپلائی دوبارہ شروع کرنے اور اقتصادی تعلقات بڑھانے کے لیے اپنی کوششوں سے آگاہ کیا ہے،اقوام متحدہ کی جانب سے ایران کے خلاف عائد پابندیوں کے سوال پر ایرج الہی نے کہا کہ یہ ہمارے لیے بڑی رکاوٹ ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ دونوں ممالک غیر قانونی امریکی پابندیوں کو پس پشت ڈال کر اس مسئلے کو اپنے قومی مفادات کے مطابق حل کرنے کیلئے راستہ اختیار کریں،ایرانی سفیر نے کہا کہ ایران کی آزادی ہندوستان کے لیے بہترین ضمانت ہے، انہوں نے یہ بات زور دے کر کہی کہ ہم بھارت کو تیل بیچنا چاہتے ہیں اور بھارت سے بھی اپنی ضرورت کی مصنوعات خریدنا چاہتے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۵ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

وینزویلا،طوفانی بارشوں کے بعد سیلاب، لینڈ سل...

وینزویلا میں طوفانی بارشوں کے بعد سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 7 افراد ہلاک ہوگئے،غیرملکی میڈیا کے مطابق طوفانی بارشوں کے بعد سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے مختلف واقعات میں 7 افراد جان کی بازی ہار گئے، مرنے والوں میں ایک سال کا بچہ بھی شامل ہے،سیلابی پانی کے باعث سڑکیں تباہ ، گاڑیاں زمین میں دھنس گئیں، ریسکیواہلکارامدادی کارروائیوں میں شامل ہیں، شہری بھی اپنی مدد آپ کے تحت ملبہ ہٹاتے رہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۵ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ٹرمپ کو ملنے والے کئی تحائف غائب، کانگریس کم...

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ملنے والے کئی تحائف غائب ہوگئے، کانگریس کی کمیٹی نے ٹرمپ کو ملنے والے تحائف کی تلاش شروع کر دی،امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی فیملی کو غیر ملکی سربراہان نے کئی تحائف دئیے تھے، سعودی عرب کے شاہ سلمان نے ڈونلڈ ٹرمپ کو کنگ عبدالعزیز ایوارڈ سے نوازا جبکہ روسی صدر نے انہیں فٹبال کا تحفہ دیا تھا،سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو اپنے دور میں 50 ہزار ڈالر کے دیگر تحائف بھی ملے تھے، جاپانی وزیراعظم سمیت دیگر شخصیات نے بھی ٹرمپ کو تحائف دئیے تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۵ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

پاکستان کی چین کو سمندری غذا کی برآمدات 141....

عو امی جمہوریہ چین کی جنرل ایڈمنسٹریشن آف دی کسٹمز نے کہا ہے کہ پاکستان کی چین کو سمندری غذا کی برآمدات 141.57 ملین ڈالر تک پہنچ گئی، جو کہ جنوری سے ستمبر کے مہینے میں گزشتہ سا ل کی نسبت 34 فیصد زیادہ ہے۔ عوامی جمہوریہ چین کے کسٹمز کی جنرل ایڈمنسٹریشن (GACC) کے مطابق پاکستان سے چین کو جانوروں کی خوراک کے کموڈٹی کوڈ (23012010) میں استعمال ہونے والے آٹے اور فش میل کی تجارت 49.48 ملین ڈالر سے تجاوز کر گئی۔ حجم کے لحاظ سے جنوری سے ستمبر میں پاکستان سے 43549.19 ٹن سے زائد درآمد کی گئی جبکہ گزشتہ سال اسی عرصے میں یہ 28486.12 ٹن تھی۔گوادر پرو کے مطابق اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ 2021 میں جانوروں کی خوراک میں استعمال ہونے والی فش میل کی کل مقدار 40654.92 ٹن پاکستان سے درآمد کی گئی جس کی مالیت 40.53 ملین ڈالر تھی۔ کووڈ 19 کی وبا کے باوجود پاکستان اور چین کے درمیان دوطرفہ تجارت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ مالی سال 22 کے پہلے نو مہینوں (جنوری تا ستمبر)میں چین کو پاکستان کی برآمدات 2.57 بلین ڈالر رہی جو کہ پچھلے سال کی اسی مدت میں 2.51 بلین ڈالر سے 2 فیصد زیادہ ہے، جس میں مسلسل تین سالوں میں اضافہ ہوا ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کی چین کو منجمد مچھلی (کموڈٹی کوڈ 03038990) کی برآمدات 37 ملین ڈالر سے تجاوز کر گئیں، جب کہ منجمد کٹل فش (کموڈٹی کوڈ 03074310) 16 ملین ڈالر سے تجاوز کر گئی جب کہ منجمد فلیٹ فش اور سکبارڈ فش 6 ملین ڈالر سے تجاوز کر گئی۔ گوادر پرو کے مطابق کراچی میں مقیم فش میل اے ون( A-One Fishmeal )سے تعلق رکھنے والے خرم نصیب نے گوادر پرو کو بتایا کہ "متبادل پروٹین کے ذرائع جیسے سویا بین، ریپسیڈ میل وغیرہ کی بین الاقوامی قیمت میں اضافے نے چین میں پاکستانی مچھلی کے گوشت کی مانگ میں اضافے کا سبب بنا۔ ایکوا فیڈ میں بھی استعمال ہوتا ہے، چینی آبی کسانوں نے اس سال مچھلی کے گوشت کی مزید مانگ کی حمایت کی ۔ گوادر پرو کے مطابق انہوں نے مزید کہا کہ چینی کرنسی (آر ایم بی) سال کے آغاز میں مضبوط تھی جس سے درآمدات چینیوں کے لیے سازگار تھیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی فشریز پروسیسنگ انڈسٹری کو اپنی برآمدات کو بڑھانے کے لیے بہت آگے بڑھنے کی ضرورت ہے، حالانکہ دوسرے آزاد تجارتی معاہدے کی وجہ سے اب 313 سے زائد اشیاچین تک ڈیوٹی فری رسائی حاصل کر رہی ہیں جن میں ماہی گیری بھی شامل ہے۔

پرنسپل سائنٹیفک آفیسر، فوڈ ٹیکنالوجی اینڈ نیوٹریشن سیکشن، پی سی ایس آئی آر لیبز کمپلیکس، کراچی ڈاکٹر عمر مختار تارڑ نے گوادر پرو کو بتایا کہ پاکستان وافر مقدار میں آبی وسائل سے مالا مال ہے۔ فش میل ماہی گیری کی صنعت کی پیداوار ہے اور مقامی استعمال کے ساتھ ساتھ برآمدی مقاصد کے لیے بھی بہت قیمتی ہے۔ خریدار کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے، مچھلی کے کھانے کا معیار عالمی معیار کے مطابق ہونا چاہیے۔ گوادر پرو کے مطابق مزید برآں، مچھلی کی پروسیسنگ یونٹ میں نقل و حمل کے دوران کولڈ چین کو برقرار رکھنا، مچھلی کے کھانے میں ٹی وی بی این ( TVBN )کی کمی کی حکمت عملی، اور پروسیسنگ یونٹس میں کوالٹی اشورینس کے مضبوط طریقہ کار کو اپنانا وہ چند اقدامات ہیں جو اس وقت کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سمندری غذا بشمول فش میل انڈسٹری کے ساتھ ساتھ عوامی تنظیمیں تمام جدید بین الاقوامی معیار اور سہولیات کے حصول کے لیے کوشاں ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ مچھلی پکڑنے والی کشتیوں میں کھانے کے معیار کی مچھلیوں کی سپلائی چین کو برقرار رکھنے کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۵ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

پاکستان میں 80,000ہیکٹر اراضی پر چینی ہائبرڈ...

چین کے تیار کردہ ہائبرڈ کینولا کے بیج کی پاکستان میں تقریبا 80,000 ہیکٹر رقبہ پر بوائی شروع ہو گئی ہے، جس سے کٹائی کے بعد خوردنی تیل پیدا کر کے پاکستان کے غیر ملکی زرمبادلہ پر بوجھ کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق چیئرمین پی اے آر سی ڈاکٹر غلام محمد علی نے کہا ہے کہ پاکستان کا 90 فیصد خوردنی تیل درآمد پر انحصار کرتا ہے۔ نئے فراہم کیے جانے والے کینولا کے بیج، بنیادی طور پر سندھ اور پنجاب میں ایسے رقبے پر بوئے گئے جو پچھلے سال کے مقابلے میں تقریبا دوگنا ہو گئے، سیلاب سے تباہ شدہ زمین میں جوش اور رونق لا رہے ہیں۔ چائنا کے تیار کردہ کینولا کے ہر ایکڑ پر کاشتکار ا س کی مقامی اقسام سے 14,000 سے 17,000 زیادہ ر روپے کما سکتے ہیں اور اس سال حکومت نے سبسڈی5,000 ر وپے سے بڑھا کر 8,000 روپے کر دی ہے۔ چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق کمپنی کے پاکستان میں بزنس ڈائریکٹر چاوشوشینگ نے ہائبرڈ بیجوں کی قیمت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ "سپلائی سے زیادہ مانگ ہے"۔ پاکستان میں رائج سرسوں کے نقصانات پر قابو پاتے ہوئے جو کہ تیل کی پیداوار میں کم ہے لیکن یورک ایسڈ اور گلوکوزینولیٹ سے مالا مال ہے اور چینی اقسام کی پھلی کی تقسیم اور پورڈ کے خطرے پر قابو پاتے ہوئے، ہائبرڈ ورژن یورک مواد کو 3 فیصد سے اور گلوکوزینولیٹ مواد کو 30 مائیکرومول فی گرام سے کم کرتا ہے۔ 

پودے چھوٹے اور جھونکے سے زیادہ لچکدار ہوتے ہیں، اور نشوونما کا دورانیہ 8 سے 10 دن تک کم ہو جاتا ہے۔ زرعی سروسزفراہم کرنے والے ایوول گروپ کے جنرل مینیجر غضنفر علی کے مطابق گزشتہ سال رایا کے مقابلے ٹرو کینولا اقسام کی قیمتوں میں 10 فیصد کا فرق تھا۔ انہوں نے کہاکاشت کا رقبہ اگلے سال میں دوگنا ہونے کی امید ہے۔حکومت کوکنگ آئل کی درآمدات کو کم کرنے کا ارادہ رکھتی ہے جو کہ 2.7 بلین ڈالر سالانہ ہے۔چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق چاو نے تجویزپیش کی کہ جیسا کہ کینولا ی کاشت کا رقبہ بڑھ رہا ہے، کنٹریکٹ فارمنگ لاگو کی جائے۔ "ڈاون اسٹریم پروسیسنگ فیکٹریوں کو ہائبرڈ کینولا کے فوائد کے بارے میں بہتر طور پر آگاہ کیا جانا چاہئے، اور پھر وہ ایجنٹوں کے بجائے براہ راست کسانوں کو آرڈر دے سکتے ہیں، جو دونوں اطراف کے لیے فائدہ مند ہو گا ۔ چا نے سی ای این کوبتایاکہ پاکستان کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں مسلسل بڑھتے ہوئے شدید موسم کو دیکھتے ہوئے کمپنی غیر معمولی حالات میں اپنی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے بیجوں کے آر اینڈ ڈی پر مزید سرمایہ کاری کرے گی۔ مزید ٹیسٹ ان کی اینٹی ہیٹ، اینٹی اسٹریس، اینٹی ڈیزیز صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے کریں گے ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۵ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ایک شخص ملک میں انتشار چاہتا ہے، اداروں پر ح...

سابق صدر آصف علی زرداری نے چیئرمین تحریک انصاف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ایک شخص ملک میں انتشار چاہتا ہے لیکن ہم اداروں پر حملہ برداشت نہیں کریں گے،آصف علی زرداری کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایک شخص ملک میں انتشار پھیلانے کے لیے ہر لائن عبور کر رہا ہے، اس شخص کو نہ تو ملکی سالمیت کی فکر ہے اور نہ ملکی اداروں کی، اس شخص کو صرف اقتدار اقتدار اور اقتدار کے علاوہ کچھ نظر نہیں آتا،انہوں نے مزید کہا کہ اداروں کی بقا سے ہی ملک کی بقا ہے اور ہم کسی صورت اداروں پر حملہ برداشت نہیں کریں گے،ان کا کہنا تھا 1947سے لے کر اب تک ہم نے اور اداروں نے ملکر دشمن کا مقابلہ کیا ہے اور اب بھی کریں گے، دشمن نے اس دفعہ اندر کے لوگوں سے ہی حملہ کروایا ہے، ہم اپنی پاک فوج کی قربانیوں اور شہادتوں کو کبھی نہیں بھلا سکتے، ہم دشمن کی اس سازش کو بھی ناکام بنائیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۵ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

فیض آباد ہنگامہ آرائی، اسلام آباد میں پی ٹی...

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان پر حملے کے خلاف احتجاج کرنے والے پی ٹی آئی کے رہنمائوں کے خلاف اسلام آباد میں مقدمات درج کر لئے گئے،لانگ مارچ میں کنٹینر پر فائرنگ اور عمران خان کو نشانہ بنائے جانے کے واقعے کے خلاف فیض آباد کے مقام پر ہنگامہ آرائی کے بعد پی ٹی آئی رہنمائوں کے خلاف اسلام آباد میں 2 الگ الگ مقدمات درج کئے گئے ہیں،پولیس کی مدعیت میں تھانہ آئی نائن میں درج مقدمے میں 24ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے، جن میں پی ٹی آئی رہنما علی احمد اعوان، عامر محمود کیانی، واصف قیوم سمیت چودھری شعیب شامل ہیں، مقدمے میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ ملزمان نے پولیس کے ساتھ مزاحمت کی اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا،مقدمے میں درج کیا گیا ہے کہ ملزمان نے پولیس اور ایف سی اہلکاروں پر ڈنڈوں اور پتھروں سے حملہ کیا اور ملزمان کے پتھرا ئوسے 9 ایف سی، 5 پولیس ملازمین زخمی ہوئے، مظاہرین نے موٹرسائیکلز جلائیں اور املاک کو نقصان بھی پہنچایا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۵ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

توہین عدالت کیس،عمران خان نے التوا کی درخواس...

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے سپریم کورٹ میں توہین عدالت کیس کے التوا کی درخواست دائر کر دی،سپریم کورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے توہین عدالت کیس میں التوا کی درخواست دائر کی،وکیل نے درخواست میں کہا کہ میرا موکل افسوسناک واقعے کی وجہ سے ہسپتال میں داخل ہے جس کی وجہ سے معاملے پر جواب جمع کرانا ممکن نہیں، استدعا ہے کہ مقدمہ کو فی الحال سماعت کیلئے مقرر نہ کیا جائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۵ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

پی ڈی ایم اے پنجاب نے بارش اور برفباری کا ال...

پنجاب صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی(پی ڈی ایم اے )پنجاب نے بارش اور برفباری کا الرٹ جاری کر دیا،پی ڈی ایم اے کے مطابق مغربی ہوائوں کا ایک سلسلہ ہفتہ کی شام میں ملک میں داخل ہوچکا ہے، ہفتہ کی شام سے پیر تک پنجاب کے شمالی وسطی اور جنوبی علاقوں میں بارش کا امکان ہے،پی ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ پہاڑوں پر برفباری اور چند مقامات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے جب کہ بالائی علاقوں میں دن کا درجہ حرارت 5 سے7، جنوبی علاقوں میں 2 سے 4سینٹی گریڈکم ہوجانے کا امکان بھی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۵ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین اور سعودی عرب نے پاکستان کو 13ارب ڈالر ک...

چین اور سعودی عرب نے پاکستان کو 13ارب ڈالر کے مالی پیکیج کی یقین دہانی کرادی، نجی ٹی وی کے مطابق چین اور سعودی عرب نے پاکستان کو 13ارب ڈالر کے مالی پیکیج کی یقین دہانی کرادی ہے جس میں 5.7 ارب ڈالر نئے قرضوں کی صورت میں ملیں گے، یہ رقم رواں مالی سال 2022-23 کی مالی ضروریات کا38فیصد پورا کرنے کیلئے کافی ہوگی اور پاکستان فوری ڈیفالٹ کے خطرہ سے نکل جائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۵ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

مدعی کی مرضی کے مطابق مقدمہ درج نہ ہوا تو قا...

پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پرامن احتجاج جاری رہیگا، نجی ٹی وی کے مطابق ایک بیان میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وزیر آباد واقعے کی ایف آئی آر کے راستے میں رکاوٹ نہیں ہونی چاہیے، مدعی کی مرضی کے مطابق ایف آئی آر درج نہ ہوئی تو قانونی آپشنز موجود ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۵ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

فوج پر تنقید ملکی سلامتی دا ئوپر لگانے کے مت...

وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ پاک فوج ہماری شان اور آن ہے، پاک فوج پر بے بنیاد الزامات سے قوم کے جذبات اور احساسات مجروع کرنے کی کوشش قابل مذمت ہے،وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے اپنے بیان میں کہا کہ پاک فوج مثالی نظم و ضبط کا حامل ادارہ ہے، پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو عالمی سطح پر پذیرائی حاصل ہے، بہادری و جرات اور عزم و استقلال ہماری پاک فوج کا طرہ امتیاز ہے،میر عبدالقدوس بزنجو کا کہنا تھا کہ قوم اور پاک فوج کے درمیان دوریاں پیدا کرنے کی ہر سازش ناکام ہوگی، پاک فوج کو سیاست میں گھسیٹنا خطرناک رجحان ہے، فوج پر تنقید ملکی سلامتی کو دا ئوپر لگانے کے مترادف ہے، قوم کل بھی پاک فوج کے ساتھ تھی آج بھی ہے اور ہمیشہ ساتھ کھڑی رہے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۵ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

وزیراعظم شہباز شریف پیر سے مصر کا 2 روزہ دور...

وزیراعظم میاں شہباز شریف پیر کو مصر کے شہر شرم الشیخ میں موسمیاتی تبدیلی کے بارے میں کانفرنس27 میں شرکت کریں گے،دفتر خارجہ کے ترجمان عاصم افتخار نے ہفتہ وار نیوز بربفنگ میں کہا کہ دورے سے متعلق مزید تفصیلات مناسب وقت پر بتا دی جائیں گی، چین پاکستان اقتصاد ی راہداری کے بارے میں ترجمان نے کہا کہ راہداری کے بنیادی ڈھانچے کے منصوبے پر دوبارہ توجہ مرکوز کی گئی ہے،انہوں نے کہا کہ اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ ایم ایل ون اور کراچی سرکلر ریلوے کے منصوبوں پر تیز بنیادوں پر عملدرآمد کیا جائے گا، اس بڑے منصوبے کامقصد نہ صرف پاکستان بلکہ خطے اور اس سے باہر کی سماجی و اقتصادی ترقی ہے،ترجمان کا کہنا تھا کہ چین پاکستان کو زرعی پیداوار میں اضافہ میں مدد کیلئے تین لاکھ ٹن کھاد بھی فراہم کرے گا، عاصم افتخار نے کہا کہ کشمیر کے مسئلے پر چین کا موقف ٹھوس اور انتہائی واضح ہے جسے وزیراعظم شہباز شریف کے بیجنگ کے حالیہ دورے کے مشترکہ دستخط شدہ بیان میں شامل کیا گیا،ترجمان نے ایک مرتبہ پھر عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے حوالے سے اپنی ذمہ داری نبھائے، بھات کے غیرقانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کی گھنائونی سکیم اور بے گناہ کشمیریوں پر ظلم و جبر پر بھارت کو ضرور ذمہ دار ٹھہرانا چاہیے،عاصم افتخار کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر گہری تشویش ہے، صرف اکتوبر کے مہینے میں قابض بھارتی فوج نے جعلی مقابلوں اور غیر قانونی حراست کے حوالے سے جاری دہشت گردی کی کارروائیوں میں چودہ کشمیریوں کو شہید کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۵ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

سندھ پولیس زرداری کی درباری بن چکی ہے، حلیم...

تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ راجہ اظہر کی گرفتاری شرمناک اور بھونڈا عمل ہے، سندھ پولیس زرداری کی درباری بن چکی ہے، ہفتہ کو کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ رکن سندھ اسمبلی راجہ اظہر کی گرفتاری کی مذمت کرتا ہوں، راجہ اظہر کی گرفتاری شرمناک اور بھونڈا عمل ہے،حلیم عادل شیخ نے کہا کہ کارکنان کے پرامن احتجاجی مظاہرے پر آنسو گیس کی شیلنگ اور بے دردی سے لاٹھی چارج کیا گیا، سندھ پولیس نے خواتین اور بچوں کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا،انہوں نے کہا کہ سندھ پولیس اسٹیٹ آف زرداری کی درباری بن چکی ہے، کیا آئی جی سندھ اپنی اور اپنے ادارے کی کارکردگی بتائیں گے کہ اب تک کتنے ملزم اور ڈاکو پکڑے؟حلیم عادل شیخ نے کہا کہ شہر کراچی میں روزانہ کی بنیاد پر شہریوں کو لوٹا اور جان سے مارا جارہا ہے، کیا سندھ کی غلام پولیس کا بس صرف پرامن مظاہرین پر چلتا ہے؟

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۵ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

کراچی سے ننکانہ جانے والی اسپیشل ٹرین کی7بوگ...

کراچی سے ننکانہ جانے والی اسپیشل ٹرین کی سات بوگیاں پٹری سے اتر گئی, حادثہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،تفصیلات کے مطابق کراچی سیننکانہ جانے والی اسپیشل ٹرین کی7بوگیاں پٹری سیاتر گئیں، ٹرین کی بوگیاں شور کوٹ کے قریب پٹری سے اتریں جس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،ذرائع کے مطابق ریسکیو ٹیمیں حادثے کی جگہ روانہ ہوگئی ہیں جبکہ ٹرین کی کوچز کو دوبارہ پٹری پر رکھنے کا کام شروع کر دیا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۵ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

اسلام آباد پولیس نے شرپسند عناصر پر قابو پان...

راولپنڈی اسلام آباد کے سنگم پر واقع علاقوں میں احتجاج کے معاملہ پر اسلام آباد پولیس نے شرپسند عناصر پر قابو پانے کی حکمت عملی تیار کرلی،ذرائع کے مطابق اسلام آباد پولیس نے سیف سٹی کیمروں اور موبائل ویڈیوز کے ذریعے جلا ئوگھیرائو اور املاک کو نقصان پہنچانے والوں کی شناخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا،ذرائع کا کہنا تھا کہ شرپسند عناصر کی شناخت کے لئے ویڈیوز نادرا کو بھیجی جائیں گی، نادرا سے تصدیق کے بعد شرپسند افراد کا ڈیٹا حاصل کیا جائے گا، شرپسند عناصر کی شناخت ہونے کے بعد ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۵ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

حکومت پاک فوج اور عوام کو لڑوانا چاہتی ہے،شی...

سربراہ پاکستان عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ حکومت پاک فوج اور عوام کو لڑوانا چاہتی ہے،سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں شیخ رشید احمد نے لکھا کہ عمران خان کا مرکزی ملزم وڈیو بیان ایسے دے رہا ہے جیسے وہ پولیس نہیں سٹوڈیو میں بیٹھا ہے، سیاست کا پریشر ککر کسی وقت بھی پھٹ سکتا ہے،سربراہ عوامی مسلم لیگ کا کہنا تھا کہ حکومت پاک فوج اور عوام کو لڑواناچاہتی ہے جس ملک کا وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ جیسا دہشتگرد ہو اس ملک کا اللہ ہی حافظ ہے،انہوں نے کہا کہ حکومت نے آئی ایم ایف کی شرط پر عمل کرتے ہوئے پیڑول پر 50 روپے تک لیوی بڑھا دی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۵ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

کورونا کے وار جاری ، مزید 46 مثبت کیسز رپورٹ...

ملک بھر میں عالمی وبا کرونا وائرس کے وار جاری ، قومی ادارہ صحت ( این آئی ایچ)نے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 8 ہزار 237 کورونا ٹیسٹ کئے گئے ہیں،این آئی ایچ کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 8 ہزار 237 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 46 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں،جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کئے گئے مثبت کورونا ٹیسٹ کی شرح 0.56 فیصد رہی ہے، مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے کوئی بھی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 58 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۵ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

مکہ مکرمہ،خاتون کو ہراساں کرنے پرشہری گرفتار

ریجن میں پولیس نے ایک خاتون کوہراساں کرنے کے الزام میں سعودی شہری کو حراست میں لے لیا،عرب میڈیا کے مطابق گرفتار ملزم سے ابتدائی تحقیقات کے بعد ادارہ پراسیکیوشن کے سپرد کردیا گیاہے،گرفتار ملزم سے مزید تفتیش کی جارہی ہے،پراسیکیوشن کی تفتیشی ٹیم ہراساں کیے جانے کے حوالے سے ملزم سے تفتیش مکمل کرنے کے بعد مقدمہ کرمنل کورٹ کے سپرد کریں گے ، جہاں شواہد کو دیکھتے ہوئے ملزم کے خلاف سزا کا حکم صادر کیا جائے گا۔


کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۴ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

نئی دلی میں شدید فضائی آلودگی کے باعث پرائمر...

بھارتی دارالحکومت نئی دلی میں شدید فضائی آلودگی کے باعث پرائمری اسکولز بند کردئیے گئے،دلی کے وزیراعلی اروند کیجری وال نے پریس کانفرنس میں کہا کہ دارالحکومت میں فضائی آلودگی خطرناک حد تک پہنچنے کے بعد ہفتہ(آج) سے پرائمری اسکولز بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے،انہوں نے کہا کہ فضائی آلودگی میں کمی ہونے تک پرائمری اسکولز بند رکھے جائیں گے۔ یہ فیصلہ بچوں کو مضر صحت فضا میں سانس لینے سے بچانے کے لیے کیا گیا ہے،بھارتی پنجاب میں فصلوں کی باقیات جلانے کے باعث دلی اور دیگرعلاقوں میں فضائی آلودگی میں شدید اضافہ ہونے پر اروند کیجریوال کو تنقید کا سامنا ہے۔ بھارتی پنجاب میں بھی اروند کیجریوال کی عام آدمی پارٹی کی حکومت ہے۔


کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۴ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

اسرائیلی وزیراعظم کی نیتن یاہو کو الیکشن جیت...

اسرائیل کے عام انتخابات میں سابق وزیراعظم نیتن یاہو کے دائیں بازو اتحاد نے کامیابی حاصل کر لی، نیتن یاہو کو حکومت بنانے کے لیے اسرائیل کے صدر کی طرف سے باضابطہ دعوت دی جائے گی،غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم یائر لیپڈ نے الیکشن میں شکست تسلیم کرتے ہوئے نیتن یاہو کو جیت پر مبارکباد دی ہے،ووٹوں کی مکمل گنتی کے بعد حتمی نتائج کے مطابق نیتن یاہو کے دائیں بازواتحاد نے 64 نشستوں پر کامیابی حاصل کی، اسرائیل میں حکومت سازی کیلئے پارلیمنٹ کی 120 میں سے 61 نشستوں پر اکثریت حاصل کرنا ضروری ہوتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۴ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

نیدرلینڈز،بھیڑیوں کی انسانی آبادی کے قریب آن...

نیدرلینڈز میں بھیڑیے انسانی آبادکے قریب آرہے ہیں جس وجہ سے انتظامیہ حفاظتی اقدامات لینا شر وع کردیے ہیں،غیر ملکی میڈیا کے مطابق انتظامیہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ بھیڑیوں کا انسانوں سے خوف نہ کھانا تشویش میں مبتلا کررہا ہے اور ساتھ ہی نقصانات کے خدشات کو بھی جنم دے رہا ہے،نیدرلینڈز کے ایک شہر سے ویڈیو بھی سامنے آئی ہے جس میں ایک بھیڑیے کو ہوج ویلو نیشنل پارک میں ایک خاندان کے پاس ٹہلتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے،انتظامیہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ بھیڑیوں کے لیے پینٹ بالز استعمال کرنے پر غور کیا جارہا ہے جس کا انتخاب اس لیے کیا گیا ہے تاکہ فورسز دیکھ سکیں کہ کون سے بھیڑیوں کو نشانہ بنایا جاچکا ہے اور ساتھ ہی انہوں نے امید کا اظہار کیا ہے کہ پینٹ بالز گن کی مدد سے بھیڑیے انسانوں سے 30 میٹر دور رہیں گے تاہم اس پر عملدرآمد جلد شروع کیا جائیگا،نیدرلینڈز حکومت کے ایک عہدیدار نے کہاکہ انتظامیہ نے ایک بھیڑیے کو انسان کی تلاش کرتے ہوئے بھی دیکھا ہے،انتظامیہ کا کہنا تھا کہ پینٹ بالز گن کے استعمال کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ پارک میں کوئی بھی گن لے کر آئے اور بھیڑیوں کو نشانہ بنائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۴ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

بھارت ،کھیت میں کام کرنے والی چار خواتین کرن...

بھارت میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے چار خواتین ہلاک ہوگئیں، مرنے والی خواتین پیشے کے اعتبار سے مزدور تھیں، بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں ضلع اننت پور کے گائوں میں گزشتہ روز چار خواتین گیارہ ہزار وولٹ کی ہائی ٹینشن تاروں کی زد میں آگئیں،اس اندوہناک واقعے میں دیگر تین خواتین کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں، بھارتی میڈیا مطابق دیگر تین خواتین جھلس کر زخمی ہوگئیں،چاروں خواتین نے موقع پر ہی دم توڑ دیا، مرنے والیوں کی شناخت پاروتی، سنکرما، منگا اور رتنم کے طور پر ہوئی ہے جبکہ جھلس جانے والی3خواتین کو طبی امداد کیلئے مقامی اسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے،اس حوالے سے مقامی پولیس کا کہناتھا کہ مذکورہ خواتین مکئی کے کھیت میں فصل کٹائی کا کام کررہی تھیں کہ اچانک ان کے اوپر ہائی ٹینشن کا تار ٹوٹ کر گر پڑا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۴ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں مزید 3...

قابض بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائیوں میں مزید تین کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا،کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران جمعہ کو مزید تین کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا،قابض فوج ضلع پونچھ میں نام نہاد آپریشن کے دوران کشمیریوں کو نشانہ بنا کر شہید کیا،واضح رہے کہ اس سے قبل تین دن پہلے بھی بھارتی فوج نے جنوبی کشمیر کے ضلع اسلام آباد اور اونتی پورہ میں نام نہاد آپریشن کی آڑ میں چار نوجوانوں کو شہید کیا تھا،جب کہ قابض بھارتی فوج نے اکتوبر میں کم از کم 14 کشمیریوں کو اپنی ریاستی دہشت گردی کے تحت شہید کیا۔


کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۴ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

سعودی عرب میں پبلک پراسیکیوشن کے متعدد ارکان...

سعودی عرب میں پبلک پراسیکیوشن کے متعدد ارکان کی ترقی کا شاہی فرمان جاری کردیا گیا، شاہی محل کی جانب سے پراسیکیوشن پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا گیا ہے،عرب میڈیا کے مطابق خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے پبلک پراسیکیوشن کے متعدد ارکان کی ترقی کا شاہی فرمان جاری کردیا،پبلک پراسیکیوٹر شیخ سعود المعجب کا کہنا تھا کہ پبلک پراسیکیوشن کو اعلی قیادت کی سرپرستی حاصل ہے، شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان ادارے کی جملہ ضرورتیں پہلی فرصت میں پوری کردیتے ہیں،نئے شاہی فرمان کی بدولت پبلک پراسیکیوشن کو اعلی استعداد کی سرپرستی کی وجہ سے عروج ملے گا، اس کی وجہ سے ادارے میں ترقی پانے والے ارکان اپنا کام شایان شان طریقے سے کریں گے،المعجب نے پبلک پراسیکیوشن کے اہلکاروں کو تاکید کی کہ وہ آئندہ زیادہ محنت کریں اور اعلی قیادت کے اعتماد پر پورا اترنے کی ہر ممکن کوشش کریں،انہوں نے کہا کہ ہمارا معاشرہ آپ لوگوں سے بڑی امیدیں وابستہ کیے ہوئے ہے اور آپ کے بارے میں اچھا گمان رکھتا ہے، اس کا خیال رکھیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۴ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

سعودی ماہرین کا کارنامہ، سولر وائی فائی سسٹم...

سعودی سائنسدانوں نے سورج کی شعاعوں سے نیا وائی فائی تیار کیا ہے۔ جسے (نوافذ سحریہ)صبح کی کھڑکی کا نام دیا گیا ہے،یہ ڈیٹا کی منتقلی میں روایتی نیٹ ورک سے کہیں زیادہ تیز رفتار اور کم لاگت والا وائی فائی سسٹم ہے،نئی سعودی ایجاد ابھی ابتدائی مرحلے میں ہے، مستقبل میں اس سے سپیشل سمارٹ گلاس کی کھڑکیوں کے ذریعے رہائشی عمارتوں اور کاروباری مراکز میں استفادہ کیا جائے گا،سپیشل سمارٹ گلاس کھڑکیاں سورج کی کرنوں کو لاسلکی ڈیٹا مختلف قسم کے الیکٹرانک آلات میں منتقل کرنے کے لیے روایتی وائی فائی نیٹ ورک کی جگہ لے لیں گی،اس سے سورج غروب ہونے کے بعد بھی توانائی حاصل کرنے کا سلسلہ جاری رکھا جا سکے گا،رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نئی ایجاد کی بدولت توانائی کم خرچ ہو گی جبکہ ڈیٹا کی منتقلی زیادہ تیزی اور آسانی سے ہو گی، یہ ایجاد ماحول دوست بھی ہو گی،سعودی سائنسداں ایجاد کے پہلے ماڈل کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور اسے عملی شکل دینے پر کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔ وہ ابتدائی نتائج سے آگے بڑھ کر ڈیٹا کی شرح بڑھانے پر بھی ریسرچ کررہے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۴ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں