امریکہ کے نیویارک میں کینیا کے ایونز چھیبیٹ (درمیان ، سامنے) 2022 ٹی سی ایس نیویارک سٹی میراتھن میں شریک ہیں۔(شِنہوا)
وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی پاکستان کیلئے بڑا چیلنج ہے، پاکستان کو شدید سیلابی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا ، مسائل کے حل کیلئے عالمی برادری تعاون کرے ۔ امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں وزیر خارجہ نے کہا کہ دنیا بھر میں موسمیاتی تبدیلی بڑا چیلنج ہے، رواں سال شدید سیلابی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا، سیلاب کی تباہی کے بعد عوام کی بحالی ہمارا مشن ہے، عالمی برادری مدد کے لیے آگے بڑھے۔ بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ یوکرین بحران نے معیشت پر تباہ کن اثرات ڈالے، پاکستان یوکرین سے بڑے پیمانے پر گندم درآمد کرتا تھا، ہماری فوڈ سکیورٹی متاثر ہوئی، عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں پربھی اثر پڑا۔ وزیر خارجہ نے عمران خان پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سابق وزیراعظم کے دورہ روس کی غلط تشریح کی گئی، پاکستان نے دہشت گردی کی خلاف جنگ میں کامیابی حاصل کی، مستحکم افغانستان خطے کی سلامتی اور ترقی کے لئے ناگزیر ہے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ کورونا وبا سے دنیا بھرکی معیشتیں متاثر ہوئیں، پاکستان ایک ترقی پذیر ملک ہے اور اس وقت حکومت کو متعدد چیلنجز درپیش ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ضلع پلوامہ کے علاقے پامپور سے ایک نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔سرحد پار سے آمدہ اطلاعات کے مطابق ایک سرکاری عہدیدار نے صحافیوں کو بتایا کہ کچھ راہگیروں نے پامپور کے علاقے کدلہ بل میں ایک لاش دیکھی اور پولیس کو مطلع کردیا۔انہوں نے بتایا کہ اطلاع ملتے ہی پولیس کی ایک پارٹی موقع پر پہنچی اور لاش کو اپنے قبضے میں لے لیا۔انہوں نے کہا کہ لاش کو ایس ڈی ہسپتال پامپور کے مردہ خانہ میں منتقل کر دیا گیا ہے اور اس کی شناخت کی جا رہی ہے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ اگست 2019میں جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے بعد مقبوضہ علاقے میں نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد ہونے کے واقعات میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
درجنوں یہودی آباد کاروں نے قابض سکیورٹی اہلکاروں کی حفاظت میں ایک مرتبہ پھر مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کی ہے۔ بے حرمتی کا تازہ واقعہ گزشتہ صبح پیش آیا ہے۔ قسطل نیوز ویب سائٹ کے مطابق بے حرمتی کے لیے قابض پولیس کی حفاظت میں آنے والے ان یہودی آباد کاروں کی تعداد کم از کم 109 تھی۔ اسرائیلی پولیس نے ان کی آمد سے پہلے ہی مسجد اقصیٰ کے تمام دروازے بند کر رکھے تھے اور مسلمان کو صحن مسجد کی طرف آنے کی اجازت نہیں تھی۔ بڑے اہتمام کے ساتھ ان یہودی آباد کاروں کے لیے مسجد اقصیٰ کا المغربیہ گیٹ کھولا گیا۔ پھر مسجد اقصیٰ کے اندر بٹھا کر انہیں یہودی معبد کی اہمیت پر اشتعال انگیز لیکچر دیا گیا اور ان یہودی آباد کاروں نے تلمودی رسومات ادا کیں۔ واضح رہے مسجد اقصیٰ کو یہودی آباد کاروں کے تصرف کے لیے مسلمانوں کے لیے تالے لگا دینا قابض پولیس کا تقریباً روزانہ کا معمول بن چکا ہے۔ صرف جمعہ اور ہفتہ کے روز یہودی آباد کاروں کی دیگر مصروفیات کی وجہ سے ایسا نہیں کیا جاتا ہے۔ یہودی آباد کاروں کی اس مقصد کے لیے باقاعدہ جتھہ بندی کی جاتی ہے۔ صبح اور شام سے پہلے کے وقت کے لیے الگ الگ یہودی جتھے تشکیل دیے جاتے ہیں۔ یہ سرگرمی مسجد اقصیٰ کو یہودیانے کے لیے اہم اسرائیلی سر گرمی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی خفیہ ایجنسی نے دہشت گرد گروہ ایم کے او کی تخریبی ٹیموں کو گرفتار کر لیا ہے۔ ایرانی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے انٹیلیجینس ادارے کے اہلکاروں کی کوششوں سے وابستہ 3 ٹیمیں، جو صوبہ خوزستان، فارس اور اصفہان میں تخریب کاری اور دہشت گردی کی کارروائیاں کرنے کا ارادہ رکھتی تھیں، بروقت آپریشن کرکے گرفتار کر لیا گیا ہے۔اطلاعات کے مطابق مذکورہ ٹیموں نے فسادیوں کو بھرتی کرنے اور نیٹ ورک بنانے اور حکومت، سیکورٹی اور قانون نافذ کرنے والے مراکز پر حملہ کرنے، عوامی املاک کو تباہ کرنے اور شہریوں کو مارنے کی کوشش جیسی کارروائیوں کو عملی جامہ پہنانے کا منصوبہ بنایا تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میںقابض حکام سرینگر کے علاقے حیدرپورہ میں قائد حریت شہید سید علی گیلانی کی رہائشگاہ کو ضبط کرنے کی تیاری کررہے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاستی تحقیقاتی ادارہ ایس آئی اے رہائشگاہ کو ضبط کرنے کا بہانہ ڈھونڈرہا ہے اوراس کے لئے عسکریت پسندی کوفروغ دینے اور نام نہاد ٹیرر فنڈنگ کا بہانہ گڑھا جارہا ہے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اس سلسلے میں تیاری مکمل کرلی گئی ہے اور بہت جلد احکامات جاری کئے جائیں گے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
فلسطینیوں کی مزاحمتی تحریک حماس 18 سالہ شہید مصعب نافل کا سوگ منایا ہے اور کہا ہے کہ شہیدوں کا خون فلسطین پر اسرائیلی قبضے کے خاتمے کا باعث بنے گا۔ یہ خون اسرائیلیوں کہ ہمیشہ ستاتا رہے گا۔ مصعب نافل کو اسرائیلی قابض فوج نے ہفتے کے روز رام اللہ کے نزدیک گولی مار کر شہید کر دیا تھا۔ حماس نے اس شہید کی یاد میں جاری کردہ بیان میں کہا ہے ' فلسطینی لوگ اپنے شہدا کا بدلہ لیے بغیر چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ حماس کی طرف سے جاری کردہ بیان میں فلسطینی نوجوانوں کی بھی بطور خاص تعریف کی گئی ہے جو پورے فلسطین میں ہمت اور جوانمردی کے ساتھ قابض اسرائیلی فوج کی ظالمانہ کارروائیوں کے سامنے ڈٹے ہوئے ہیں۔ اسرائیلی قابض فوج نے 18 سالہ مصعب نافل کو اس وقت فائرنگ کر کے شہید کیا جب وہ اپنے رشتہ داروں کے ساتھ رام اللہ کے مشرق میں واقع گاوں سنجیل کے پاس سے گذر رہا تھا۔ اس واقعے میں قابض فوج نے نافل کے رشتہ دار کوبھی اغوا کیا اور بد ترین تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
یوم شہدائے جموں کے سلسلے میںلندن میںکشمیری اور پاکستانی کمیونٹی کے ارکان اور ان کے حامی کشمیر ڈیجیٹل وین کے ساتھ بھارتی ہائی کمیشن کے باہر جمع ہوئے اور احتجاجی مظاہرہ کیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ہائی کمیشن کے باہر ڈیجیٹل وین کھڑی کی گئی تھی جس پر ''کشمیریوں کی نسلی کشی کا آغاز نومبر1947میں جموں کے قتل عام سے ہوا''جیسے نعرے درج تھے ۔ وین کو بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کشمیریوں کے قتل عام کے خلاف احتجاجاً کھڑاکیاگیاتھا۔نومبر 1947کے پہلے ہفتے میں ڈوگرہ مہاراجہ ہری سنگھ کی فورسز، بھارتی فوج اور ہندو جنونیوں نے جموں کے مختلف علاقوں میں لاکھوں کشمیریوں کو اس وقت شہید کر دیا تھاجب وہ پاکستان کی طرف ہجرت کر رہے تھے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
اسرائیلی قابض پولیس نے اغوا کی گذشتہ رات سے شروع کی گئی مختلف کارروائیوں کے دوران تین فلسطینیوں اغوا کر لیا ہے۔ اغوا کی یہ کارروائیاں مقبوضہ یروشلم اور الخلیل کے علاقوں میں کی گئی ہیں۔ مقامی ذرائع کے مطابق یروشلم کے علاقے سیلوان سے دو نو عمر فلسطینیوں کو اغوا کیا ہے۔ یہ کارروائی صبح کے وقت ان کے گھروں پر چھاپے مار کر کی گئی۔ دوسرا واقعہ الخلیل سے رپورٹ کیا گیا ہے۔ اس واقعے میں 30 سالہ سمیع العجلونی میں قابض اہلکاروں نے سمیع العجلونی کے گھر پر توڑ پھوڑ بھی کی۔ یہ واقعہ الخلیل شہر کے جنوبی حصے میں پیش آیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
امریکہ کے نیویارک میں کینیا کے ایونز چھیبیٹ (درمیان ، سامنے) 2022 ٹی سی ایس نیویارک سٹی میراتھن میں شریک ہیں۔(شِنہوا)
امریکہ کے نیویارک میں رنرز 2022 ٹی سی ایس نیویارک سٹی میراتھن میں شریک ہیں۔(شِنہوا)
امریکہ کے نیویارک میں رنرز 2022 ٹی سی ایس نیویارک سٹی میراتھن میں شریک ہیں۔(شِنہوا)
چین کے مشرقی شہر شنگھائی میں پانچویں چائنہ انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو (سی آئی آئی ای) کے دوران روسی مصنوعات کے بوتھ کا ایک منظر۔(شِنہوا)
چین کے مشرقی شہر شنگھائی میں پانچویں چائنہ انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو (سی آئی آئی ای) کے دوران قازقستان کی مصنوعات کے بوتھ کا ایک منظر۔(شِنہوا)
چین کے مشرقی شہر شنگھائی میں پانچویں چائنہ انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو (سی آئی آئی ای) کے دوران چائنہ ۔ شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے مقامی اقتصادی اور تجارتی تعاون کے نمائشی علاقے کا ایک منظر۔(شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا) چین کے زرمبادلہ کے ذخائر اکتوبر کے آخر میں بڑھ کر30کھرب52ارب 40کروڑ امریکی ڈالر ہو گئے جو کہ ایک ماہ پہلے کے مقابلے میں 23ارب50کروڑ ڈالر زیادہ ہیں۔
اسٹیٹ ایڈمنسٹریشن آف فارن ایکسچینج کے مطابق ستمبر کے آخر سے زرمبادلہ ذخائر کے حجم میں 0.77 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
فارن ایکسچینج ریگولیٹر نے اکتوبر میں زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافے کی وجہ کرنسی ٹرانسلیشن اور اثاثوں کی قیمتوں میں تبدیلی کے مشترکہ اثرات کو قرار دیا ہے۔
ریگولیٹر نے کہا کہ مانیٹری پالیسی کی توقعات اور بڑے ممالک کے میکرو اکنامک ڈیٹا سے متاثر ہو کر، امریکی ڈالر کا انڈیکس قدرے گرا اور عالمی مالیاتی اثاثوں کی قیمتوں میں گزشتہ ماہ ملا جلا رجحان رہاہے۔
ریگولیٹر نے مزید کہا کہ توقع ہے کہ چین کے زرمبادلہ کے ذخائر مضبوط لچک، زبردست صلاحیت اور چینی معیشت کے طویل مدتی بنیادی اصولوں کی حمایت سے عمومی طور پر مستحکم رہیں گے۔
ہیلسنکی(شِنہوا) فن لینڈ کے صدر ساؤلی نینیستو نے یوکرائن کے تنازعہ میں فوجی محاذ کے علاوہ دیگر عوامل میں بھی امن کے امکانات کا جائزہ لینے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
سیاسی، اقتصادی اور سول سروس اشرافیہ کیلئے پیر کے روز ایک قومی دفاعی کورس کے باضابطہ افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے نینیستو نے کہا کہ وہ فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون اور جرمن چانسلر اولاف شولز کی جانب سے ماسکو کے ساتھ بات چیت کو برقرار رکھنے کی کوشش کو مثبت سمجھتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ امن ایک ایسا اہم ہدف ہے جس کے حصول کیلئے ہمیں ہر طرح کی کوششیں کرنی چاہئیں۔
نینیستو نے فن لینڈ میں جوہری ہتھیاروں کے بارے میں جاری بحث پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ دنوں میں فن لینڈ میں بھی جوہری ہتھیاروں کی بحث بہت تیزی سے مقبول ہو گئی ہے۔ میں اسے ایک خطرناک پیش رفت سمجھتا ہوں۔
نینیستو نے کہا کہ وہ واضح طور پر یہ بتانا چاہتے ہیں کہ اگرچہ فن لینڈ نے تنظیم معاہدہ شمالی اوقیانوس (نیٹو) میں اپنی آمدہ رکنیت کے حوالے سے کوئی پیشگی پابندی نہیں لگائی لیکن فن لینڈ کا اپنی سرزمین پر جوہری ہتھیار لانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔
ریاض(شِنہوا)سعودی ایئرفورس کا ایک ایف 15 ایس لڑاکا طیارہ معمول کے تربیتی مشن کے دوران فنی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہو گیا ہے۔
سرکاری سعودی پریس ایجنسی نے وزارت دفاع کے ترجمان ترکی المالکی کا حوالہ دیتے ہوئے پیر کے روز بتایا کہ یہ واقعہ گزشتہ شام مملکت کے مشرقی صوبے میں شاہ عبدالعزیز ایئر بیس کے تربیتی علاقے میں پیش آیا۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ فضائی عملہ کے 2 اہلکاروں کو جہاز سے بروقت نکلنے کے باعث کوئی نقصان نہیں پہنچا۔
کسی کے زخمی یا زمین پر کوئی نقصان ہونے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔
قابض اسرائیلی فورسز کی طرف سے فلسطینیوں پر پھینکے گئے اندھا دھند آنسو گیس کی وجہ سے متعدد فلسطینیوں کی حالت غیر ہو گئی۔ قابض فورسز نے ایک پر تشدد کارروائی گزشتہ روز صبح سویرے کی۔ مقامی ذرائع کے مطابق قابض فورسز کی طرف سے کارروائی پر فلسطینیوں نے بھی جوابا سخت نعرے بازی کی اور پتھراو کیا۔ قابض فورسز نے یہ کارروائی العساویہ ٹاون میں کی گئی جہاں مقامی لوگ اپنی آبادی سے یہودی آباد کاروں کے لیے سڑک بنائے جانے پر احتجاج کر رہے تھے۔ قابض اہلکاروں نے ان کے احتجاج کو زبردستی روکنے کوشش کی ہے۔ سورج کے طلوع سے پہلے یہودی آباد کاروں کے جتھوں نے جنوبی الخلیل کے علاقے میں فلسطینیوں کی زمینوں پر حملہ کر کے فصلوں اورکھیتوں کا اجاڑ دیا اور زمین پر تباہی مچا دی۔ یہ واقعہ دورا ٹاون کے علاقے الفارعہ میں رونما ہوا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میںجموں و کشمیر ٹیچرز فورم نے ڈی پی سی سمیت اپنے دیرینہ مطالبات پر زوردینے کے لئے 15نومبر کو ڈائریکٹوریٹ آف سکول ایجوکیشن جموں کے سامنے ایک روزہ احتجاجی مظاہرے کا اعلان کیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اس سلسلے میں متفقہ فیصلہ جے کے ٹی ایف کے چیئرمین گنیش کھجوریا کی صدارت میں منعقدہ فورم کی میٹنگ میں کیا گیا۔اجلاس میں اساتذہ کے تمام سلگتے ہوئے مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا جن میں اساتذہ اور ماسٹرز کی ڈی پی سی، گزشتہ کئی سالوں سے دور دراز کے علاقوں میں کام کرنے والے اساتذہ اور ماسٹرز کے جائز مطالبات، اے ٹی ڈی 2022کا اجرائ، اساتذہ کے گریڈ کی تبدیلی ، رہبر تعلیم سکیم کے تحت تعینات اساتذہ کے لئے ٹرانسفر پالیسی کی تشکیل اوردیگر مسائل شامل ہیں۔تمام مقررین نے ایک روزہ احتجاجی مظاہرے کے انعقاد پر زور دیا کیونکہ اعلیٰ حکام طویل عرصے سے زیر التوا ء مسائل پر کوئی توجہ نہیں دے رہے ہیں جس کی وجہ سے اساتذہ بے چینی اور ذہنی اذیت میں مبتلا ہیں۔ دریں اثناء نیشنل موومنٹ فار اولڈ پنشن سکیم نے اپنے صدر محمد اشرف شیخ کی قیادت میں پرانی پنشن سکیم کو بحال کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے جموں میں ایک احتجاجی مظاہرہ کیا۔مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے محمد اشرف شیخ نے کہا کہ نئی پنشن سکیم کم از کم پنشن کی کوئی ضمانت فراہم نہیں کرتی اور نہ ہی یہ ملازمین اور ان کے اہل خانہ کے مفاد میں ہے۔احتجاج میں رمن شرما، ہرپال سنگھ، گورو کمار اور دیگر لوگ موجود تھے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
مکہ مکرمہ کی پولیس نے ایک پاکستانی خاتون کو 5 سالہ بچی کے اغوا کے الزام میں گرفتار کرلیا ۔ 29 اکتوبر کو مکہ مکرمہ کے علاقے الشوقیہ سے برمی شہریت کی حامل 5 سالہ بچی لاپتہ ہوگئی تھی۔ لاپتہ ہونے والی بچی کا نام رتیل اسعد بتایا گیا تھا، بچی کو اپنے والدین سے ملانے کے لئے مقامی پولیس فوری طور پر متحرک ہوئی اور سوشل میڈیا پر بھی بچی کے اغوا کا واقعہ ٹرینڈ بن گیا تھا۔ پولیس کو لاپتہ بچی یکم نومبر کی صبح اسی علاقے سے واپس مل گئی لیکن پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لئے اپنی تفتیش جاری رکھی۔ 5سالہ رتیل اسعد کی والدہ نے بتایا کہ بچی کو اغوا ء کرنے والوں نے اسے دوسرے علاقے میں لے جانا چاہتے تھے، اس مقصد کے لئے انہوں نے بچی کے بال بھی کاٹ دیئے تاکہ کوئی اسے پہچان نہ سکے لیکن صورت حال دیکھ کر وہ بچی کو سڑک پر چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ پولیس نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں بتایا کہ بچی کے اغوا ء میں ملوث ایک خاتون کو حراست میں لے لیا گیا ہے، یہ خاتون پاکستانی شہری ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
بیجنگ(شِنہوا) چین نے 3 نئے قومی مینوفیکچرنگ اختراعی مراکز کے قیام کی منظوری دے دی ہے۔
وزارت صنعت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی نے پیر کو اعلان کیا کہ ژی جیانگ ، جیانگشی اور سیچھوآن صوبوں کے اختراعی مراکز میں تحقیقی یا ٹیک فرموں کے تعاون سے بالترتیب گرافین، ورچوئل رئیلٹی، اور الٹرا ہائی ڈیفینیشن ویڈیو انڈسٹریز پر توجہ مرکوز کی جائیگی۔
یہ مراکز کلیدی جنیاتی ٹیکنالوجیز پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے ان صنعتوں میں تکنیکی تحقیق اور ترقی کو فروغ دیں گے۔
وزارت نے کہا کہ وہ مینوفیکچرنگ کے نئے اختراعی مراکز کی رہنمائی کرے گی تاکہ وہ مینوفیکچرنگ میں بنیادی شعبوں کی اعلیٰ معیار کی ترقی کیلئے مضبوط تعاون فراہم کرنے کی خاطر تکنیکی جدت طرازی کیلئے اپنی صلاحیتوں کو بہتر بنائیں۔
وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کی جرمانے کے خلاف اپیل پر سماعت میں الیکشن کمیشن نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر کے وکیل نے دوران سماعت دلائل دیے کہ نوٹس موصول نہیں ہوا لیکن جرمانہ کر دیا گیا۔ کمیشن کے ممبر پختونخوا نے کہا کہ ڈی ایم او آرڈر میں لکھا ہے کہ رانا ثنااللہ نے جواب جمع کرایا تھا۔ اگر نوٹس ملا نہیں تھا تو جواب کیسے جمع کرا دیا، جس پر وکیل نے بتایا کہ جس نوٹس کا جواب دیا تھا اس میں جرمانہ نہیں ہوا بلکہ وارننگ ملی تھی۔ چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دیے کہ کیا رانا ثنااللہ نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی نہیں کی؟، جس پر وکیل نے جواب دیا کہ وزیرِداخلہ ووٹ ڈال کر نکلے تو میڈیا والوں نے سوال پوچھ لیے۔ ووٹنگ کے عمل سے مطمئن ہونے کے سوال کا جواب دیا تو جرمانہ ہوگیا۔اسپیشل سیکرٹری الیکشن کمیشن نے دوران سماعت کہا کہ رانا ثنااللہ نے پولنگ اسٹیشن کی حدود میں پریس کانفرنس کی تھی۔ رانا ثنااللہ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ انہوں نے عابد شیر علی کو ووٹ دیا۔ ووٹ کی رازداری نہ رکھنے پر بھی کارروائی ہونی چاہیے۔ جس پر ممبر کے پی نے کہا کہ ووٹ کی رازداری کے لیے الگ نوٹس جاری کرنا ہوتا ہے۔ اسپیشل سیکرٹری نے مزید بتایا کہ رانا ثنا اللہ کی میڈیا سے گفتگو کے وقت نعرے بازی بھی ہوئی۔ چیف الیکشن کمشنر نے استفسار کیا کہ ریٹرننگ افسر نے نعرے بازی پر کیا ایکشن لیا؟اسپیشل سیکرٹری نے بتایا کہ نعرے لگانے والوں کو باہر نکالنے کا حکم دیا گیا تھا۔ رانا ثنااللہ کو بھی حلقہ بدر کرنے کا حکم جاری ہوا تھا۔ چیف الیکشن کمشنر نے استفسار کیا کہ رانا ثنااللہ نے کہا عابد شیر علی کو ووٹ دیا ہے، اس نقطے پر کیا کہیں گے؟۔ ممبر پنجاب نے کہا کہ اس طرح رازداری رکھنی ہے تو بیلٹ پیپر پر مہر کھلے عام لگانی چاہیے۔ بعد ازاں الیکشن کمیشن نے رانا ثنا اللہ کی 10 ہزار جرمانے کے خلاف اپیل پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
فلسطینی اتھارٹی کی جیل میں قید ایک زخمی سیاسی قیدی 19 سالہ محمد جمال دراغمہ جن کا تعلق غرب اردن کے شمالی شہر طوباس سے ہے اپنی رہائی کے مطالبے کے لیے کھلی بھوک ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق زخمی قیدی جمال دراغمہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے ان کی والدہ نے بھی اپنی بیماری کے باوجود بھوک ہڑتال اور دوائی نہ لینے کا اعلان کیا ہے۔زیر حراست شخص کی والدہ دراغمہ نے قبیلے کے عمائدین اور حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ مداخلت کریں اور اتھارٹی کی سکیورٹی سروسز پر دباؤ ڈالیں تاکہ اس کے بیٹے کورہا کیا جاسکے اور اس کی صحت کی حالت کو مدنظر رکھا جائے۔قابل ذکر ہے کہ نوجوان محمد دراغمہ تقریباً ایک ہفتے سے اریحا جیل میں پابند سلاسل ہے اور حکام نے کچھ دن قبل احمد کی بہن کو 3 ماہ کی حراست کے بعد اسی جیل سے رہا کیا تھا۔فلسطینی اتھارٹی کی اسی جیل میں اس وقت فلسطینی اتھارٹی نے سیاسی مخالفین اور مختلف سیاسی جماعتوں سیتعلق رکھنے والے 40 سے زائد کارکنوں کو قید کررکھا ہے۔ ان میں جامعات کے طلبا، اسرائیلی جیلوں کے سابق قیدی اور سیاسی ومذہبی جماعتوں کے کارکن شامل ہیں۔تین نظربند اپنی غیر منصفانہ سیاسی قید کے خلاف بہ طور احتجاج کرتے ہوئے تقریباً 50 دنوں سے بھوک ہڑتال پر ہیں۔بھوک ہڑتال کرنے والوں میں احمد ہریش جہاد وھدان اوربیرزیت یونیوسٹی کے قسام حمائل شامل ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
چیف جسٹس نے عمران خان توہین عدالت کی سماعت کے دوران اعظم سواتی سے مکالمہ کیا کہ آپ کے ساتھ جو ہوا بہت درد ناک ہے۔ سپریم کورٹ میں چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں عمران کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی جب کہ اس دوران پی ٹی آئی سینیٹر اعظم سواتی بھی عدالت میں پیش ہوئے۔ چیف جسٹس نے اعظم سواتی سے مکالمہ کیا کہ آپ کے ساتھ جو ہوا بہت دردناک ہے، آپ کا کیس ایچ آر سیل میں ہے، عدالت اس معاملے میں محتاط ہے،کیس کو قانون کے مطابق دیکھیں گے۔ چیف جسٹس نے مکالمہ کیا کہ آپ کبھی سپریم کورٹ کے ریسٹ ہاوس میں نہیں ٹھہرے، اس پر اعظم سواتی نے جواب دیا کہ جی آپ ٹھیک کہہ رہے ہیں، میں کوئٹہ فیڈرل لاج میں ٹھہرا تھا۔ اس موقع پر اعظم سواتی نے سوال کیا کہ کیا میں مبینہ ویڈیو آپ ججزکے علاوہ کسی کو دکھا سکتا ہوں؟ اس پر چیف جسٹس نے کہا کہ پیمرا اور پی ٹی اے کو مبینہ ویڈیو ہٹانے کا حکم دے دیتے ہیں، اس پر پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ ہوسکتا ہے جو ویڈیو ہٹائی جائے وہ ویڈیو نہ ہو جو مجھے بھیجی گئی۔ دوران سماعت چیف جسٹس نے ارشد شریف قتل کیس کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ ارشد شریف کے قتل پر ان کی والدہ کا خط پربھی ایچ آر سیل تحقیق کررہا ہے، قتل پرفیکٹ فائنڈنگ کمیشن کی رپورٹ کو دیکھیں گے، تحقیقاتی کمیشن معاملے کی تحقیق کیلئے کینیا گیا تھا،چیف اس کمیشن سے رپورٹ منگوا رہے ہیں، سپریم کورٹ خود تحقیقات نہیں کرسکتی، پہلے مواد آجائے پھر معاونت میں آسانی ہوگی، مواد کے بغیر تو عدالت ادھر ادھر سر مارتی رہے گی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
پی پی اور ن لیگ کی فنڈنگ کیسز میں ریکارڈ نہ ملنے کی وجہ سے اسکروٹنی کمیٹی کو مشکلات کا سامنا ہے۔ الیکشن کمیشن میں پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے اکاونٹس کی اسکروٹنی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ سربراہ اسکروٹنی کمیٹی نے بتایا کہ ریکارڈ نہ ملنے کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہیں، ن لیگ اور پیپلزپارٹی کو مختلف اکاونٹس میں فنڈنگ اور ممبرشپ فیس ملی ہے، ن لیگ کے کئی اکاونٹس کی مزید پڑتال اور وضاحت درکار ہے۔ چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ ہم فنڈنگ کیسز ختم کرنا چاہتے ہیں، لیکن معاملہ تاخیر کا شکار ہورہا ہے، عبوری رپورٹ جمع کرائیں تو کمیشن مخصوص وقت میں اسکروٹنی مکمل کرنے کا حکم دے گا۔ انہوں نے کہا کہ مزید تاخیر کسی صورت نہیں ہونے دینگے، جو بھی مشکلات ہیں انہیں رپورٹ میں لکھ کر دیں، رپورٹ کا جائزہ لیکر احکامات جاری کرینگے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
بھارتی اخبار'' ٹائمز آف انڈیا'' نے اپنی ایک رپورٹ میں کہاہے کہ سرینگر میں جولائی اور نومبر 2016کے درمیانی عرصے میں جن لوگوں کی آنکھیں بھارتی فورسز کے چھروں سے زخمی ہوئی ہیں ، ان میں سے ایک بڑی تعداد کی بینائی میں کمی آئی ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اخبار نے اس عرصے کے دوران کیے گئے 777آنکھوں کے آپریشنز پر ایک جائزہ تحقیقی مقالے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ان میں سے تقریبا 80فیصد کی بصارت متاثر ہوئی ہے۔ جائزے میں شہریوں کے خلاف پیلٹ گن استعمال نہ کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔مقالے میں کہا گیا ہے کہ یہ زخم کمزور بصارت، طبی دیکھ بھال کی زیادہ لاگت اور طویل مدتی بحالی کی وجہ سے معاشرے اور مریضوں کے لئے اہم جسمانی، جذباتی اور سماجی و اقتصادی بوجھ بن گئے ہیں۔دی انڈین جرنل آف آپتھلمولوجی میں شائع ہونے والے مقالے کے اہم مصنفین میں سے ایک ممبئی کے ریٹنا سرجن ڈاکٹر ایس نٹراجن ہیں۔ وہ 2016میں نئی دہلی اور چنئی کے ایک ایک ڈاکٹر کے ساتھ چھروں سے زخمی ہونے والوں کا آپریشن کرنے کے لیے پانچ بار سرینگر گئے تھے۔اتفاق سے زیادہ تر مریضوں (98.7%)نے داخلے کے دن یا اس سے اگلے دن جراحی کروائی۔ تین سرجنوں نے 777سے زیادہ مریضوں کا علاج کیا، 550سے زیادہ مریضوں کی ابتدائی مرہم پٹی کی اور 370سے زیادہ ویٹریوریٹینل سرجریز کیں۔ڈاکٹر نٹراجن نے ٹائمز آف انڈیا کو بتایا کہ سرینگر میں مریضوں کی مدد کے لیے ان سے پونے کی ایک این جی او''بارڈر لیس ورلڈ فانڈیشن'' نے رابطہ کیا۔میں نے چنئی کے آپٹیمس مقبول ہسپتال کے سید اصغر حسین اور نئی دہلی سے کینشوک مروا سمیت دو ڈاکٹروں کی ایک ٹیم کو اپنے ساتھ لیا جو اس نازک وقت میں کشمیر کا سفر کرنے کے لئے تیار ہوئے۔اسی جریدے کے اداریے میں انہوں نے لکھا کہ انہیں کشمیر میں سیاسی کشمکش، مظاہروں، کرفیو اور تشدد سے آگاہ کیا گیا۔انہوں نے کہاکہ یہ سب ہمارے سامنے کھلا پڑا تھا۔ اس کے باوجود ہم نے سرینگر کے ایس ایم ایچ ایس ہسپتال میں اپنا کیمپ قائم کیا۔ وہاں ہمیں پتہ چلا کہ پیلٹ لگنے سے آنکھوں میں لگنے والی چوٹ کے تقریبا 210کیسز علاج کے لیے کوشاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فوری ردعمل کے باوجود افسوسناک حقیقت یہ ہے کہ مریضوں کی بصری تشخیص ناقص رہی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
بیجنگ (شِنہوا) نوجوان چینی کاروباری افراد کے گروپس نے سبز ترقی کے تین روزہ پروگرام میں بھرپورطور پر حصہ لیا ہے جس کا مقصد موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے اور اختراعی حل کے ذریعے حیاتیاتی تنوع کو تحفظ فراہم کرنا ہے۔
پانچویں یوتھ نیشنل ڈائیلاگ میں شرکت کے لیے 30 اسٹارٹ اپس کے تقریباً 60 نوجوانوں کو مدعو کیا گیا تھا جو کہ 4 سے 6 نومبر تک آن لائن منعقد ہوا۔
اس ڈائیلاگ کی میزبانی اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام (یو این ڈی پی) ،نوجوان افراد کے لیے چائنہ سونگ چِنگ لنگ سائنس اور ثقافتی مرکز اور سٹی بینک چائنہ کمپنی لمیٹڈ نے کی تھی۔
اس تقریب کا مقصد نوجوانوں کو ترغیب دینا تھا کہ موسمیاتی اور حیاتیاتی تنوع کے چیلنجز سے نمٹنے کے لئے ٹیکنالوجیز اور ڈیجیٹل مہارتوں سے فائدہ اٹھاتے ہوئے سبز، جامع اور پائیدار حل تلاش کریں۔
اس نے شرکا کو کاروباری تجاویز تحریر کرنے ، سبز معیشت کے خاکے بنانے ، اور حیاتیاتی تنوع میں پیشہ ورانہ رہنمائی اور تربیت فراہم کی تاکہ ممکنہ کاروباری قابل عمل قابلیت کے ساتھ جامع اور طلب پر مبنی حل نکالنے میں ان کی مدد کی جا سکے۔
اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام چائنہ کے انچارج آفیسر جیمز جارج کا خیال ہے کہ نوجوانوں کو اپنی زندگیوں کے فیصلے خود کرنے ، نئی مہارتیں سیکھنے ، اور تیزی سے بدلتی ہوئی دنیا کے لیے کاروباری اور جدیدیت پر مبنی نئے تصورات اور مصنوعات کو ڈیزائن کرنے کے لیے بااختیار بنایا جا سکتا ہے۔
پنوم پن(شِنہوا) چینی وزیراعظم لی کھ چھیانگ نے کمبوڈیا کے سرکاری دورے اور مشرقی ایشیا کے تعاون سے متعلق رہنماؤں کے اجلاس میں شرکت سے قبل مضبوط چین-کمبوڈیا دوستی اور مشرقی ایشیائی ممالک کے درمیان قریبی تعاون پر زور دیا۔ لی نے کمبوڈیا کے اخبارات کھمرٹائمز اور جیان ہوا ڈیلی میں شائع ہونے والے اپنے آرٹیکل میں کہا کہ حالیہ برسوں میں چین اور کمبوڈیا کے تعلقات میں مسلسل اضافہ ہوا ہے۔
صدر شی جن پھنگ کے 2016 میں کمبوڈیا کے کامیاب دورہ اور 2020 میں کمبوڈیا کی ملکہ نورڈوم مونی ناتھ سیہانوک کو عوامی جمہوریہ چین کی جانب سے فرینڈشپ میڈل کا اعزاز دیے جانے کا ذکر کرتے ہوئے لی نے کہا کہ دونوں واقعات سے چین-کمبوڈیا دوستی کےنئے باب تحریر ہوئے ہیں۔
چینی وزیراعظم نے لکھا کہ ہمارے مخلصانہ تعاون کے ٹھوس نتائج برآمد ہوئے ہیں۔مشترکہ ترقی کے لیے اس طرح کی کامیابیاں ہماری مشترکہ کوششوں کی تاریخ میں درج ہیں، اور ہمیشہ کے لیے ہماری یادوں میں نقش رہیں گی،انہوں نے لکھا کہ اس طرح کی کامیابیاں چین کے تاریخی عمل کو آگے بڑھا رہی ہیں اور جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی تنظیم (آسیان) کے رکن ممالک ہم نصیب مستقبل کے لیے مل کر کام کر رہے ہیں۔ لی نے کہا کہ خطے اور دنیا میں گہری اور پیچیدہ تبدیلیوں اور عدم استحکام، غیر یقینی اور عدم تحفظ کے عوامل میں نمایاں اضافہ کے پیش نظر، یہ ضروری ہے کہ علاقائی ممالک اپنے تاریخی تجربات کے ساتھ کھڑے رہیں اور اگر وہ استحکام کو برقرار اور ترقی کی رفتار کو جاری رکھنا چاہتے ہیں تو انہیں موجودہ مواقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے نئے امکانات پیدا کرنا ہوں گے۔
لی نے کہا کہ گزشتہ دس سالوں کے دوران، چین اور خطے کے دیگر ممالک نے جغرافیائی سیاسی قربت، اقتصادی جامعیت ، ثقافتی وابستگی اور نتائج پر مبنی تعاون کو فروغ دینے کے لیے اپنی صلاحیتوں کا بہترین استعمال کیا ہے۔
پنوم پن(شِنہوا) چینی وزیراعظم لی کھ چھیانگ نے کمبوڈیا کے سرکاری دورے اور مشرقی ایشیا کے تعاون سے متعلق رہنماؤں کے اجلاس میں شرکت سے قبل مضبوط چین-کمبوڈیا دوستی اور مشرقی ایشیائی ممالک کے درمیان قریبی تعاون پر زور دیا۔ لی نے کمبوڈیا کے اخبارات کھمرٹائمز اور جیان ہوا ڈیلی میں شائع ہونے والے اپنے آرٹیکل میں کہا کہ حالیہ برسوں میں چین اور کمبوڈیا کے تعلقات میں مسلسل اضافہ ہوا ہے۔
صدر شی جن پھنگ کے 2016 میں کمبوڈیا کے کامیاب دورہ اور 2020 میں کمبوڈیا کی ملکہ نورڈوم مونی ناتھ سیہانوک کو عوامی جمہوریہ چین کی جانب سے فرینڈشپ میڈل کا اعزاز دیے جانے کا ذکر کرتے ہوئے لی نے کہا کہ دونوں واقعات سے چین-کمبوڈیا دوستی کےنئے باب تحریر ہوئے ہیں۔
چینی وزیراعظم نے لکھا کہ ہمارے مخلصانہ تعاون کے ٹھوس نتائج برآمد ہوئے ہیں۔مشترکہ ترقی کے لیے اس طرح کی کامیابیاں ہماری مشترکہ کوششوں کی تاریخ میں درج ہیں، اور ہمیشہ کے لیے ہماری یادوں میں نقش رہیں گی،انہوں نے لکھا کہ اس طرح کی کامیابیاں چین کے تاریخی عمل کو آگے بڑھا رہی ہیں اور جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی تنظیم (آسیان) کے رکن ممالک ہم نصیب مستقبل کے لیے مل کر کام کر رہے ہیں۔ لی نے کہا کہ خطے اور دنیا میں گہری اور پیچیدہ تبدیلیوں اور عدم استحکام، غیر یقینی اور عدم تحفظ کے عوامل میں نمایاں اضافہ کے پیش نظر، یہ ضروری ہے کہ علاقائی ممالک اپنے تاریخی تجربات کے ساتھ کھڑے رہیں اور اگر وہ استحکام کو برقرار اور ترقی کی رفتار کو جاری رکھنا چاہتے ہیں تو انہیں موجودہ مواقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے نئے امکانات پیدا کرنا ہوں گے۔
لی نے کہا کہ گزشتہ دس سالوں کے دوران، چین اور خطے کے دیگر ممالک نے جغرافیائی سیاسی قربت، اقتصادی جامعیت ، ثقافتی وابستگی اور نتائج پر مبنی تعاون کو فروغ دینے کے لیے اپنی صلاحیتوں کا بہترین استعمال کیا ہے۔
مصر میں شرم الشیخ کلائمیٹ امپلی مینٹیشن سمٹ کی افتتاحی تقریب میں وزیراعظم شہبا زشریف کاوالہانہ استقبال کیا۔پیر کے روز مصر میں کلائمیٹ امپلی مینٹیشن سمٹ میں وزیراعطم شہباز شریف نے شرکت کی ، مصر میں شرم الشیخ کلائمیٹ امپلی مینٹیشن سمٹ کی افتتاحی تقریب کا انعقاد ہوا ، مصر کے صدر عبدالفتح السیسی اور جنرل سیکرٹری اقوام متحدہ انتونیو گوتریس نے وزیراعظم شہبا زشریف کاوالہانہ استقبال کیا ۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
بیجنگ(شِنہوا)چینی وزیراعظم لی کھ چھیانگ نے ریاستی کونسل کے ایک حکمنامے پر دستخط کیے ہیں جس میں معاہدوں کو حتمی شکل دینے کے ضوابط کا ایک مجموعہ پیش کیا گیا ہے جو یکم جنوری 2023 کونافذ العمل ہوں گے۔ پیر کو جاری بیان میں کہا گیا کہ سابقہ پریکٹس اور متعلقہ قواعد و ضوابط کی بنیاد پر وضع کردہ، یہ نئے ضوابط معاہدوں کو حتمی شکل دینے کے طریقہ کار کو مزید بہتر بنائیں گے۔ بیان کے مطابق، ضوابط میں رکھی گئی شرط کے تحت سیاست، سفارت کاری، معیشت، معاشرت اور سلامتی جیسے شعبوں میں اہم قومی مفادات پرمشتمل معاہدوں کی اطلاع کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کو دی جانی لازمی ہوگی۔
بیان کے مطابق وزارت خارجہ کے پاس معاہدے کو حتمی شکل دینے کے عمل کی نگرانی،قانونی طریقہ کار کے مطابق معاہدوں پر گفت و شنید کرنے اور اسے پایہ تکمیل تک پہنچانے میں ریاستی کونسل کے متعلقہ محکموں کو رہنمائی فراہم کرنے کا اختیار ہوگا۔ اس میں مزید کہا گیا ہے کہ مقامی حکومتوں کو کسی بھی قسم کا معاہدہ کرنے کا کوئی اختیار نہیں ہوگا جب تک کہ آئین، قوانین یا ریاستی کونسل کی طرف سے اس کی اجازت نہ ہو۔
ضوابط میں 10 قسم کے معاہدوں کی بھی وضاحت کی گئی ہے جن کا ریاستی کونسل کی جانب سے جائزہ لینا اور توثیق کے لیے نیشنل پیپلز کانگریس کی اسٹینڈنگ کمیٹی کے سامنے پیش کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ، ضوابط میں ہانگ کانگ اور مکاؤ کے خصوصی انتظامی علاقوں میں معاہدوں کے اطلاق سے متعلق طریقہ کار بھی طے کیا گیا ہے۔
چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو میں افغان چلغو زے اور خشک خوبانی کی دھوم ، ہول سیل آرڈر مل گئے ، افغان نمائش کنندہ نے کہا ہے کہ چین اور افغانستان کے درمیان بہت اچھی شراکت داری ہے، ہم دونوں ممالک کے درمیان مزید کاروبار کریں گے،چین افغان مصنوعات کے لیے بہت اچھی مارکیٹ ہے اور نقل و حمل میں کوئی وقت نہیں ، ہماری حکومت بدل گئی ہے، بہت سے ممالک ہمیں ویزے نہیں دیتے، چین اب بھی ہمارے لیے کھلا ہے۔ گوادر پرو کے مطابق چین کے شہر شنگھائی میں چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو ( سی آئی آئی ای ) جاری ہے جس کے ایک کونے میں قائم خوراک اور زرعی مصنوعات کے ایک خصوصی بوتھ نے بہت سے زائرین کو اپنی طرف متوجہ کیا۔ سی آئی آئی ای میں ایک افغان نمائش کنندہ یوسف سادات جو روانی سے چینی بول سکتے ہیں نے کہا کہ یہ پہلی بار ہے کہ ہم نے سی آئی آئی ای میں شرکت کی ہے، اور ہمیں پہلے ہی دن کچھ ہول سیل آرڈر مل چکے ہیں، ۔ ' انہوں نے کہا اس سال ہم خشک خوبانی، زعفران کروکس، چلغوزہ ، وغیرہ لائے ہیں۔ سب سے مشہور مصنوعات خشک خوبانی اور چلغوزہ ہیں۔ مجھے یقین ہے کہ اگلے چند دنوں میں مزید گاہک اور آرڈر ہوں گے۔ گوادر پرو کے مطابق اس نے کہا میرے خیال میں افغان مصنوعات ابھی تک چین میں مشہور نہیں ہیں، جبکہ سی آئی آئی ای ہمیں اپنی مصنوعات دکھانے کے لیے ایک پلیٹ فارم مہیا کر تی ہے۔ چینی مارکیٹ آہستہ آہستہ ہمیں جا ن اور پہچان رہی ہے۔
اس وقت، ہمارے پاس ابھی بھی تین یا چار کنٹینرائزڈ پروڈکٹس یہاں راستے میں ہیں۔ گوادر پرو کے مطابق یوسف کے باس اور ڈرائی فروٹ کاروبار کے مالک ندا محمد پوپل نے بھی چین کے کھلے پن کو سراہا اور کہا کہ چین اور افغانستان کے درمیان بہت اچھی شراکت داری ہے، ہم دونوں ممالک کے درمیان مزید کاروبار کریں گے۔ چین افغان مصنوعات کے لیے بہت اچھی مارکیٹ ہے اور نقل و حمل میں کوئی وقت نہیں ۔ اس کے علاوہ کیونکہ ہماری حکومت بدل گئی ہے، بہت سے ممالک ہمیں ویزے نہیں دیتے۔ چین اب بھی ہمارے لیے کھلا ہے۔ میںچین سے افغانستان تک کھاد کی طرح بہت زیادہ درآمدات بھی کرتا ہوں۔ گوادر پرو کے مطابق جولائی میں چینی ریاستیقونصلر اور وزیر خارجہ وانگ ای نے افغان عبوری حکومت کے قائم مقام وزیر خارجہ امیر خان متقی سے بات چیت کی۔ وانگ نے اس بات پر زور دیا کہ چین افغانستان کی قومی ترقی کی حکمت عملیوں کے ساتھ بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو ، چین پاکستان اقتصادی راہداری ( سی پیک ) کی افغانستان تک توسیع کی حمایت اور چین کے ترقی کے مواقع کو بانٹنے کے لیے تیار ہے۔ گوادر پرو کے مطابق پاکستان میں اعلیٰ قسم کی خوبانی اور چلغوزے کی بھی بڑی پیداوار ہے۔ امکان ہے کہ مستقبل میں ہم سی آئی آئی ای میں پاکستانی ڈرائی فروٹ بھی دیکھیں گے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
کوناکری (شِنہوا)گنی کے مغربی خطے کنڈیا میں متعدد طلباء کو لیکر جانیوالی منی بس اور ٹرک کے مابین تصادم کے نتیجے میں کم از کم 22 افراد ہلاک اور 8 دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔
گنی کی عبوری حکومت کے مطابق یہ سانحہ کوناکری سے کنڈیا جانے والی قومی سڑک پر پیش آیا ، حادثے کا شکار ہونیوالا ٹرک کنڈیا کے پڑوسی خطے ماموو سے آ رہا تھا۔
حکومت کے ترجمان عثمانے گاؤال ڈیالونے بتایا کہ متاثرہ خاندانوں کو امداد فراہم کرنے کیلئے خصوصی سروسز شروع کر دی گئی ہیں اور حکومت کنڈیا کے علاقائی ہسپتال میں زخمیوں کو علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کر رہی ہے۔
حادثے کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات جاری ہیں۔
جنوبی افریقہ میں مسلح ملزمان نے ایک گھر میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا جنوبی افریقہ میں مسلح ملزمان نے ایک گھر میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔خبر کے مطابق ،فائرنگ کا واقعہ ساحلی شہر ڈربن کے مضافات میں آبادکاروں کی بستی کے ایک گھر میں پیش آیا، ایک کمرے پر مشتمل گھر میں مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کردی۔فائرنگ میں 6 افراد ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخمی کی حالت نازک بتائی جارہی ہے تاحال ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ مسلح ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے۔قتل کی لرزہ خیز واردات کے محرکات کا علم نہیں ہوسکا تاہم وجوہات جاننے کے لیے تفتیش جاری ہے ہم جلد ملزمان تک پہنچ جائیں گے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
لندن میں مہنگائی کے خلاف دسیوں ہزار افراد نے احتجاجی مارچ کیا اور حکومت کو ناکام بتاتے ہوئے قبل از وقت انتخابات کا مطالبہ دہرایا۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق دسیوں ہزاروں برطانوی شہریوں نے وسطی لندن میں ایک احتجاجی مارچ میں شرکت کر کے بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف خوب نعرے لگائے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ حکومت مہنگائی کو کنٹرول کرنے میں ناکام ہو گئی ہے اس لئے فوری طور پرانتخابات کرائے جائیں۔مظاہرین نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر حکمران جماعت سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ اس رپورٹ کے مطابق اپوزیشن لیبر پارٹی کے سابق رہنما جیرمی کوربن اور بریٹش روڈ ٹرانسپورٹ، میری ٹائم اور ریلوے ٹریڈ یونین کے سربراہ مک لنچ سمیت معروف شخصیات نے بھی احتجاج میں شرکت کی۔ برطانیہ کے حالیہ اقتصادی بحران اور نئے وزیر اعظم رشی سوناک کو درپیش چیلنجوں کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ برطانیہ کی نرسیں بھی ملک گیر ہڑتال کا منصوبہ بنا رہی ہیں۔ اس سے قبل برطانوی یونیورسٹیوں کے ملازمین نے بھی اخراجات میں اضافے کے خلاف احتجاجاً ہڑتال شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔برطانیہ اس وقت سخت معاشی اور سیاسی بحران کی لپیٹ میں ہے جس کی وجہ سے سابق وزیر اعظم لز ٹرس نے عہدہ سنبھالنے کے صرف 49 دن بعد ہی استعفیٰ دے دیا تھا اور اسی قسم کی صورتحال کا اب نئے وزیراعظم رشی سوناک کو بھی سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
شمالی عراق دہشتگرد تنظیم پی کیکے کی جانب سے بچھائے گئے دھماکہ خیز مواد کے پھٹنے سے زخمی ہونے والا ترک فوجی اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شمالی عراق میں جاری پنجہ برق آپریشن کے حامل علاقے میں ایک ترک فوجی شہید ہو گیا۔ ترک امور دفاع کے مطابق، پنجہ۔برق آپریشن کے حامل علاقے میں گزشتہ روز دہشتگرد تنظیم ''پی کے کے ''کی جانب سے بچھائے گئے دھماکہ خیز مواد کے پھٹنے سے زخمی ہونے والا ترک فوجی اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔بیان میں شہید ہوئے ترک فوجی کے لیے مغفرت اور اس کے لواحقین کے لیے صبرجمیل کی دعا کی گئی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
شرم الشیخ، مصر(شِنہوا) چین کے خصوصی ایلچی برائے موسمیاتی تبدیلی شئے ژین ہوا نے کہا ہے کہ چین نے پیک کاربن(کاربن اخراج میں ہرسال کمی) اور کاربن نیوٹریلٹی(کاربن اخراج اور جذب کرنے کی یکساں مقدار)کے اپنے اہداف کی طرف غیر معمولی پیش رفت کی ہے۔
انہوں نے ان خیالات کا اظہار مصر کے شہرشرم الشیخ میں اقوام متحدہ کی فریقین کی کانفرنس کے 27ویں اجلاس (کوپ 27) کے موقع پر چینی پویلین میں "ماحول دوست زندگی، مشترکہ کوششیں اور مشترکہ فوائد -- گرین اقدامات میں عوامی شرکت کی وکالت" کے موضوع پر ہونے والی ایک تقریب سے کیا ۔ (کوپ 27) میں چینی وفد کے سربراہ ژاؤ ینگ من اور چین کی وزارت حیاتیاتی ماحول وماحولیات کے نائب وزیر نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔ شئے نے بتایا کہ چین نے پیرس معاہدے پر فعال طور پر عملدرآمد کیا ہے، اور قومی سطح پر پرعزم شراکت کو مزید بڑھایا ہے، جس کا مقصد کاربن پیک اور مضبوط، منظم اور موثر انداز میں کاربن نیوٹرلائزیشن حاصل کرنا ہے اس حوالے سے چین نے بڑی پیش رفت کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ابتدائی اندازوں کے مطابق، چین 2021 میں فی یونٹ جی ڈی پی کاربن ڈائی آکسائیڈ اخراج کی مقدار 2020 کے مقابلے میں 3.8 فیصد اور 2005 کے مقابلے میں 50.8 فیصد کم ہے۔
چینی سفیر نے کہا کہ ان کا ملک برسوں سے فعال طور پر ماحول دوست اور کم کاربن ماحول پیدا کرنے کے ساتھ عوام کو کاربن اخراج میں کمی کی کوششوں میں حصہ لینے کی ترغیب اور اور سماجی شراکت کا ایک اجتماعی طریقہ کار قائم کرنے کے کیے کوشاں ہے۔

چین کے خصوصی ایلچی برائے موسمیاتی تبدیلی شئے ژین ہوا مصر میں جاری کوپ 27 کے موقع پر چینی پویلین میں ماحول دوست زندگی، مشترکہ کوششیں اور مشترکہ فوائد -- گرین اقدامات میں عوامی شرکت کی وکالت کے موضوع پر ہونے والی تقریب میں شریک ہیں۔(شِنہوا)
ترک خفیہ ایجنسی کا شام میں آپریشن،پی کیکے کا نام نہاد لیڈر مارا گیا شمالی شام میں چشمہ امن آپریشن کے حامل علاقے میں پی کیکے کے دو دہشتگرد مارے گئے۔ترک امور دفاع کے مطابق، شمالی شام میں ترک مسلح فوج انسداد دہشتگردی کے آپریشنز جاری رکھے ہوئے ہے،اس سلسلے میں چشمہ امن آپریشن کے حامل علاقے میں حملے کی تیاری میں مصروف پی کیکے کے دو دہشتگرد مارے گئے۔ اس دوران، ترک خفیہ ایجنسی نے بھی پی کیکے کے ایک نام نہاد لیڈر قیس برہو سلوایہ عرف آزاد کو آپریشن میں ہلاک کر دیا جو کہ سال 2013 کے دوران تنظیم میں شامل ہو کر عراقی علاقے سنجار کے بعد شام کے علاقے تل تامر کی تخریب کاریوں میں ملوث تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ کے بعدپیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے بھی مودی کی فرقہ پرست حکومت کی طرف سے مقبوضہ علاقے کے ثقافتی، سماجی اور سیاسی تشخص کو خطرے کے پیش نظر اسمبلی انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔سرحد پار سے آمدہ اطلاعات کے مطابق اس سے قبل نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ نے اعلان کیا تھا کہ ان کے بیٹے عمر عبداللہ اس وقت تک اسمبلی انتخابات نہیں لڑیں گے جب تک جموں و کشمیر کا ریاست کا درجہ بحال نہیں کیا جاتا۔محبوبہ مفتی نے سرینگر میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اگلے الیکشن میں حصہ لینا ان کی ترجیح نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ ہم اپنی بقاء کی جنگ لڑ رہے ہیں کیوںکہ برسراقتدار لوگ اختلاف کی آواز کو دبانے پر تلے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ جموں و کشمیر میں خوف، نفرت اور بے یقینی کا ماحول بنا ہوا ہے اور ایسے ماحول میں الیکشن میں حصہ لینا میرے لیے ایک اہم سوال ہے۔ محبوبہ مفتی نے کہا کہ اقتدار کا حصول میری ترجیح نہیں ہے۔ ہم اپنے وجود کو بچانے کے لیے لڑ رہے ہیں کیونکہ برسراقتدار لوگ ہمارے وجود کو تباہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی جموں و کشمیر میں اپنا فرقہ وارانہ ایجنڈا مسلط کرنا چاہتی ہے اوروہ جموں و کشمیر کی ثقافتی، سماجی اور سیاسی شناخت کو مٹانا چاہتی ہے۔ یہ مسلسل ملک کے آئین کو نقصان پہنچا رہی ہے۔محبوبہ مفتی نے کہا کہ مودی حکومت استعماری ذہنیت کے ساتھ سیاسی معاملات چلا رہی ہے۔بدقسمتی سے جموں و کشمیر ان کے لیے ایک تجربہ گاہ بن چکا ہے۔ گاندھی کا بھارت گوڈسے کا بھارت بن چکا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
فلسطینی محکمہ اوقاف اور مذہبی امور کے وزیر الشیخ حاتم البکری نے کہا ہے کہ اکتوبر کے مہینے میں اسرائیلی قابض فوج اور اس کے آباد کاروں نے مسجد اقصیٰ پر 24 بار دھاوا بولا۔انہوں نے بتایا کہ مسجد ابراہیمی پر 73 مرتبہ مسجد ابراہیمی میں اذان دینے پر پابندی لگائی جب کہ گزشتہ اکتوبر میں پانچ دن مسجد ابراہیمی کو بند رکھا گیا۔البکری نیکل گزشتہ روز ایک بیان میں کہا کہ قابض فوج نے نہ صرف مسجد ابراہیمی میں نماز اور اذان پرپابندی لگائی بلکہ انتہا پسند یہودیوں نے فوج کی سرپرستی میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی۔ الخلیل میں قیطون مسجد کے قریب کچرے کے ڈبے میں پھینک دیے۔انہوں نے بتایا کہ آباد کاروں نے قابض فوج کے تحفظ نے انہیں یوم کپور کے موقع پر بڑی تعداد میں الاقصیٰ پر حملہ کرنے اور اس کے دروازوں کے سامنے اور اس کے صحن بالخصوص مشرقی حصے میں اپنی مذہبی رسومات ادا کرنے میں مدد کی۔انہوں نے نشاندہی کی کہ کنیسٹ کے سابق ارکان، یہودا گلِک اور ٹرومین نے باب الرحمہ قبرستان میں مسلمانوں کی قبروں پر دھاوا بولااور دیگر آباد کاروں کے ساتھ مل کربگل بجایا جب کہ ان میں سے بہت سے لوگوں نے مسجد کے دروازوں پر مذہبی رسومات ادا کیں۔انہوں نے نشاندہی کی کہ گزشتہ اکتوبر کے دوران القدس کی تمام سڑکوں، خاص طور پر پرانے شہر اور مسجد اقصیٰ کے ارد گرد کے مقامات کو الگ تھلگ اور بند کر دیا گیا۔ جگہ جگہ پابندیاں عاید کرکے فلسطینیوں کے لیے زندگی اجیرن بنا دی گئی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
جینان(شِنہوا)چین میں مرکز کے زیرانتظام سرکاری کاروباری اداروں(ایس او ایز) میں گزشتہ دہائی کے دوران اصلاحات کے نفاذ اور چیلنجز سے نمٹنے میں قابل ذکر پیش رفت دیکھی گئی ہے۔
ریاست کے ملکیتی اثاثوں کی نگرانی کے تحقیقی مرکز اور ریاستی کونسل کے انتظامی کمیشن کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا گیا ہے کہ گزشتہ دہائی کے دوران مرکز کے زیرانتظام سرکاری کاروباری اداروں میں استحکام آیا اور ان کا سٹرکچر بہتر ہوا، 2012ء کے اختتام پر 314 کھرب یوآن(43 کھرب 40 ارب امریکی ڈالر) کے مقابلے میں2021 کے اختتام پر ان کے مشترکہ اثاثے 756 کھرب یوآن تک پہنچ گئے ہیں۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ابھرتی ہوئی صنعتوں میں مرکز کے زیرانتظام سرکاری کاروباری اداروں کی مجموعی سرمایہ کاری 2017ء کے 6 کھرب 90 ارب یوآن سے بڑھ کر 2021ء میں 13 کھرب یوآن ہو گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق اس دوران مرکز کے زیرانتظام سرکاری کاروباری اداروں نے ادارہ جاتی اور ضوابط کے نقائص کی ایک سیریز سے نمٹتے ہوئے ایس او ایز کی کارپوریٹ گورننس اصلاحات کو جامع طور پر مکمل کیا ہے۔
شمالی عراق میں دہشت گرد تنظیم کے حملے سے 2ترک فوجی شہید جبکہ دیگر 2 زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شمالی عراق میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم کے ارکان کی جانب سے بیس کے علاقے پر فائرنگ کے نتیجے میں 2 فوجی شہید اور 2 فوجی زخمی ہوگئے ہیں۔وزارت قومی دفاع کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اپنی جانوں سے ہاتھ دھونے والے اپنے شہداء کے لیے اللہ سے مغفرت ، ان کے غمزدہ خاندانوں، ترک مسلح افواج اور ہماری معزز قوم کے ساتھ تعزیت اور صبر اور ہمارے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا گو ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
فلسطینی مزاحمت کاروں نے مغربی کنارے کے کئی علاقوں میں اسرائیلی قابض فوج کو نشانہ بنایا۔مزاحمتی کاروں نے جنین کے جنوب مغرب میں واقع "شاکید" بستی کے قریب قابض فوج پر فائرنگ کی۔انہوں نے جنین کے مغرب میں واقع سالم فوجی چوکی پر تعینات قابض افواج پر شدید فائرنگ کی۔رام اللہ میں مزاحمتی کارکنوں نے فائرنگ اوردیسی ساختہ بموں سے شہر کے شمال مغرب میں نبی صالح گاؤں کے قریب ایک فوجی ٹاور کو نشانہ بنایا۔نابلس میں مزاحمت کاروں نے شہر کے شمال مغرب میں دیر شرف کے قریب قابض فوج کے ایک دستے پر فائرنگ کی۔ فائرنگ کے بعد وہ وہاں سے محفوظ طریقے سے فرار ہوگئے۔مغربی کنارے اور یروشلم میں اکتوبر کے مہینے کے دوران مزاحمتی کارروائیوں میں نمایاں اور معیاری اضافہ دیکھا گیا۔مرکزاطلاعات فلسطین "معطی" نے 1999 مزاحمتی کارروائیوں کا ریکارڈ جاری کیا ہے جس کے نتیجے میں دو فوجی اور ایک آباد کار ہلاک اور 81 دیگر افراد مختلف زخمی ہوئے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
بیجنگ(شِنہوا)چین کی سپریم پیپلز پروکیوریٹوریٹ (ایس پی پی) نے رشوت خوری کے شبہ میں اندرونی منگولیا خود مختار خطے کی ہائر پیپلز کورٹ کے سابق سربراہ اور عدالت کے سرکردہ پارٹی ممبران گروپ کے سابق سیکرٹری ہو یی فینگ کو گرفتار کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔
ایس پی پی نے بتایا کہ قومی سپروائزری کمیشن نے ہو یی فینگ کے کیس کی تحقیقات مکمل کر کے اسے استغاثہ کے حوالے کر دیا ہے۔
مقدمہ کی مزید کارروائی جاری ہے۔
امریکہ میں وسط مدتی انتخابات'ڈیموکریٹس اور ری پبلکنز میں سخت مقابلہ متوقع ہے۔ امریکی وسط مدتی انتخابات میں ایوان نمائندگان کی تمام یعنی 435 نشستوں پرچناؤ ہوگا جبکہ سو رکنی سینیٹ کی ایک تہائی یعنی 35 نشستوں پر انتخاب ہوگا'50 ریاستوں اور ڈسٹرکٹ آف کولمبیا پر مشتمل امریکہ میں 36 گورنروں کو بھی منتخب کیا جائیگا'اس وقت 27ریاستوں میں ری پبلکنز جبکہ 23پر ڈیموکریٹک گورنر براجمان ہیں، ساتھ ہی کونسلر، میئر، اٹارنی، جج اور بورڈ اراکین سمیت درجنوں دیگر اہم عہدوں پر بھی شخصیات منتخب کی جائیں گی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکہ میں 8 نومبر کو ہونے والے وسط مدتی انتخابات کیلئے انتخابی مہم جاری ہے، حکمران جماعت ڈیموکریٹس اور حزب اختلاف ری پبلکنز کے درمیان 6 ریاستوں میں سخت مقابلہ متوقع ہے۔وسط مدتی انتخابات کیلئے کئی ریاستوں میں پہلے ہی ریکارڈ تعداد میں لوگ پوسٹل بیلٹ یا ای میل کے ذریعے اپنا ووٹ ڈال چکے ہیں۔وسط مدتی انتخابات میں ایوان نمائندگان کی تمام یعنی 435 نشستوں پرچناؤ ہوگا جبکہ سو رکنی سینیٹ کی ایک تہائی یعنی 35 نشستوں پر انتخاب ہوگا۔50 ریاستوں اور ڈسٹرکٹ آف کولمبیا پر مشتمل امریکہ میں 36 گورنروں کو بھی منتخب کیا جائے گا۔اس وقت 27ریاستوں میں ری پبلکنز جبکہ 23پر ڈیموکریٹک گورنر براجمان ہیں، ساتھ ہی کونسلر، میئر، اٹارنی، جج اور بورڈ اراکین سمیت درجنوں دیگر اہم عہدوں پر بھی شخصیات منتخب کی جائیں گی۔اہم ترین معرکے 6چھ ریاستوں ایریزونا، جارجیا، مشی گن، پنسلوینیا، وسکونسن اور نیواڈا میں متوقع ہیں۔حکمران ڈیموکریٹس کو دونوں ایوانوں میں برتری حاصل ہے تاہم کوئی ایک ایوان بھی ہاتھ سے گیا تو صدر بائیڈن کیلئے قانون سازی مشکل ہوجائے گی۔ رائے دہندگان کیلئے اہم ترین مسائل میں مہنگائی، اسقاط حمل کے حقوق، تعلیم اور ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کی پالیسیاں شامل ہیں۔سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کیلئے بھی یہ انتخابات بہت اہم ہیں، دوبارہ صدارتی امیدوار بننے کے خواہش مند ڈونلڈ ٹرمپ نے اس انتخاب میں کچھ ایسے امیدواروں کی توثیق کی ہے جو ری پبلکنز کو پسند نہیں۔ واضح رہے کہ اگر ایسی شخصیات کو عوام نے منتخب کرلیا تو ری پبلکن پارٹی پر ڈونلڈ ٹرمپ کی نہ صرف گرفت مضبوط ہوگی بلکہ ٹرمپ کے دوبارہ صدارتی امیدوار بننے کا امکان بھی بڑھ جائے گا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
34 سالہ معروف امریکی گلوکار ایرن کارٹر کی باتھ ٹب سے لاش بر آمد ہوئی ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق چائلڈ پاپ سٹار کے طور پر آئی وانٹ کینڈی جیسے گانوں سے شہرت حاصل کرنے والے 34 سالہ امریکی گلوکار ایرن کارٹر اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے ہیں۔ایرن کارٹر کی لاش کیلیفورنیا کے علاقے لنکاسٹر میں ان کی رہائش گاہ میں باتھ ٹب سے برآمد ہوئی ہے۔پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ انہیں گلوکار کے گھر سے مدد کیلئے کال موصول ہوئی پولیس اہلکار صبح 10 بج کر 58 منٹ پر کارٹر کے گھر پہنچے تو وہاں انہیں گلوکار کی لاش ملی۔پولیس کا کہنا ہے کہ وہ ایرن کارٹر کی موت کی وجہ جاننے کیلئے جانچ پڑتال کر رہی ہے تاہم ابتدائی طورپر اس حوالے سے کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
ہوہوت(شِنہوا) چین کے شمالی اندرونی منگولیا خود اختیارعلاقے میں ماہرین آثار قدیمہ نے 6ہزار سال سے زیادہ قدیم انسانی آبادکاری کے آغازکے وقت کا ایک مقام دریافت کیا ہے۔
اولان قب شہر کے ثقافت وسیاحت کے بیورو کے مطابق، یہ جگہ چھہار رائٹ ونگ مڈل بینر میں اس وقت دریافت ہوئی جب مقامی چرواہوں کو ایک بنجر اورسرسبز پہاڑی علاقے سے گزرتے ہوئے عجیب و غریب شکل کے پتھر کے اوزارملے۔
اس کے بعد ماہرین آثار قدیمہ کی جانب سے کیے گئے ایک سروے سے پتہ چلا کہ اس مقام پر پتھر کے اوزار جن میں کاٹنے کے اوزار، پیسنے والی پتھرکی پلیٹیں، پتھر کے چاقو اور پتھر کے کلہاڑے موجود ہیں، جن میں سے کچھ نسبتاً مکمل تھے، اس کے علاوہ یہاں سے مٹی کے برتنوں کے ٹکڑوں کے ساتھ کچھ خول بھی ملے۔
ماہرین نے تصدیق کی کہ یہ جگہ یانگ شاؤ ثقافت میں میاؤ دی گوقسم کی ایک نیو لیتھک سائٹ ہے۔ یہ دوسری مرتبہ ہے کہ اس علاقے میں اس قسم کے پتھروں کی جگہ دریافت ہوئی ہے۔
فرانسیسی ماڈل اور ریئلٹی ٹی وی سٹار میرین الہیمر نے اسلام قبول کر لیاہے جس کا اعلان انہوں نے انسٹاگرام پر جاری پیغام میں کیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق میرین الہیمر نے انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ کلمہ شہادت پڑھتے ہوئے دائر اسلام میں داخل ہو رہی ہیں ، انہوں نے یہ ویڈیو خانہ کعبہ سے شیئر کی جہاں وہ عمرے کی ادائیگی کیلئے موجو د ہیں۔اداکارہ نے لکھا کہ یہ لمحات میری زندگی کے سب سے خوشی والے دن کے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ وہ کچھ ماہ قبل ہی اسلام قبول کرچکی تھیں اور یہ تبدیلی ان کی روح، دل اور دماغ کا انتخاب ہے۔انہوں نے مزید لکھا کہ اسلام قبول کرنے کے بعد وہ اپنی پیشہ ورانہ اور نجی زندگی کے معاملات پر دوبارہ غور کررہی ہیں۔فرانسیسی میڈیا میں چلنے والی رپورٹس میں بتایا جارہاہے کہ الہیمر اپنے سوتیلے باپ کے ساتھ رہتی تھیں ، انہوں نے اپنے حقیقی باپ کے بارے میں تحقیق شروع کی اور اس سفر کے دوران اس کی ملاقات مذہب اسلام سے ہوئی۔واضح رہے کہ میرین الہیمر کو سوشل میڈیا پر لاکھوں لوگ فالو کرتے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
بیجنگ(شِنہوا) چین نے تیل کی بین الاقوامی قیمتوں میں حالیہ ردوبدل کی بنیاد پرمنگل سے پٹرول اور ڈیزل کی خوردہ قیمتوں میں اضافے کا اعلان کیا ہے۔
نیشنل ڈیولپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن (این ڈی آر سی) کے مطابق پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بالترتیب 155 یوآن (تقریباً 21.44 ڈالر) اور150 یوآن فی ٹن اضافہ کیا جائے گا۔ قیمتوں کے تعین کے موجودہ طریقہ کارکے تحت،خام تیل کی بین الاقوامی قیمتوں میں 50 یوآن فی ٹن سے زیادہ کی تبدیلی اگر 10 کام کے دنوں تک برقرار رہتی ہے، تو چین میں تیل اور ڈیزل جیسی ریفائنڈ آئل مصنوعات کی قیمتوں میں اسی کے مطابق ردوبدل کیا جاتا ہے۔
افغان حکومت نے طالبان کے پہلے امیر ملا عمر کی قبر پر جانے کیلئے عام افراد کو اجازت دے دی۔ذبیح اللّٰہ مجاہد کا کہنا تھا کہ ملک پر قبضے اور قبر کو نقصان پہنچنے کے خدشے پر قبر کا مقام خفیہ رکھا گیا تھا۔خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ملا محمد عمر کی قبر صوبہ زابل کے ضلع سیوری میں ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق طالبان نے ملا محمد عمر کی آخری آرم گاہ کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں اور 9 سال بعد ان کی تدفین کا مقام بتادیا۔ ذبیح اللّٰہ مجاہد کے مطابق طالبان کے پہلے امیر ملا محمد عمر کی قبر کا احاطہ عام افراد کے لیے کھول دیا گیا ہے، امارات اسلامیہ کے سربراہ اور کابینہ کے ارکان نے امارات اسلامیہ کے سابق رہنما ملا محمد عمر کے مزار پر حاضری دی۔خیال رہے کہ طالبان کے امیر ملا محمد عمر کی وفات 2013 میں ہوئی تھی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی