• Columbus, United States
  • |
  • ٢٢ نومبر، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | سی-پیک

دانیہ شاہ کی درخواست ضمانت پر ایف آئی اے نے...

عامر لیاقت مرحوم کی بیوہ دانیہ شاہ کی درخواست ضمانت پر ایف آئی اے نے دلائل کیلئے مہلت مانگ لی، عدالت نے سماعت 29 دسمبر تک ملتوی کردی۔ سیشن جج شرقی کراچی کی عدالت میں دانیہ شاہ کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی، ایف آئی اے نے کہاکہ دانیہ شاہ کی درخواست ضمانت پر دلائل کیلئے مہلت دی جائے،لیاقت گبول ایڈووکیٹ نے کہاکہ ایف آئی اے کے پاس دانیہ شاہ کے خلاف کوئی شواہد موجود نہیں ،سیشن جج شرقی کراچی نے مدعی مقدمہ کو پیش نہ ہونے پر نوٹس جاری کردیئے ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۶ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

پاکستان میں رول آف لا کا اصل چہرہ بے نقاب ہو...

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ ارشد شریف ،اعظم سواتی کیس اور عمران خان کی ایف آئی آر درج نہ ہونے کے 3 واقعات نے پاکستان میں رول آف لا کا اصل چہرہ بے نقاب کیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں فواد چودھری کا کہنا تھا کہ کمزور جج اور اپنی ذات میں محدود اشرافیہ پتلیوں کی حیثیت اختیار کرچکے ہیں، واضح ہو چکا کہ کس طرح ہمارا نظام ہاتھ باندھ کر طاقتور لوگوں کے سامنے کھڑا ہوتا ہے۔ ایک اور ٹوئٹر پیغام میں رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ قومی اسمبلی کی مدت 3 سال کرنا احمقانہ بات ہے، ہمیں صوبائی حکومتوں کو ری اسٹرکچر کرنا چاہیے، صوبائی اسمبلیاں ختم کرکے ڈویژن لیول پر اسمبلی بنانی چاہیے، ڈویژنل اسمبلیوں کے انتخابات 3 سال بعد ہونے چاہئیں، ہائیکورٹ بھی ڈویژن پر لے جائیں اور جوڈیشل سروس آف پاکستان بنائیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۶ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

سیاست اور معیشت دونوں تباہ، اللہ رحم کرے، شی...

سربراہ پاکستان عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اپریل مئی میں الیکشن نہ ہوئے تو ملک کے معاشی حالات مزید خراب ہو جائیں گے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ ملک میں زرمبادلہ کے ذخائر صرف چھ ارب ڈالر رہ گئے، آئی ایم ایف کی چھتری بھی موجود نہیں ہے، ملک میں دہشتگردی کی لہر ہے،آٹے کی قیمتیں بھی دو گنا ہو چکی ہیں لیکن پھر بھی سناٹا ہے، اللہ رحم کرے۔ شیخ رشید نے سوال کیا کہ دوائیوں کی قلت، خام مال نایاب، ٹیکسٹائل بند، کیا یہ ہے تبدیلی؟ اسلام آباد بلدیہ سے بھاگنے والے ملک میں خاک الیکشن کروائیں گے، جوان دفاع وطن پر جانیں نچھاور کر رہے ہیں، حکمران آنکھ مچولی کھیل رہے ہیں۔ سربراہ عوامی مسلم لیگ کا مزید کہنا تھا کہ ہائی کورٹ نے جب سے توشہ خانہ کی تفصیلات مانگی ہیں حکومت کیس سے بھاگ گئی ہے، سیاست اور معیشت دونوں تباہ ہیں، سارے ہتھکنڈے عمران خان کاراستہ روکنے کیلئے ہیں، غریب پر سخت سردی میں لنڈا بازار کے دروازے بند اور کفن دفن کے پیسے بھی نہیں ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۶ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

فیصل آباد،کوئلے کے دھوئیں سے دم گھٹ کر 3افرا...

فیصل آباد کے علاقے وارث پورہ میں گھر میں سوئے تین افراد کمرے میں دم گھٹنے سے جاں بحق ہوگئے ۔ ریسکیو حکام کے مطابق واقعہ فیصل آباد کے علاقے وارث پورہ میں پیش آیا، جاں بحق ہونے والے افراد کمرے میں کوئلوں کی آگ جلا کر سورہے تھے کہ دم گھٹنے سے جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک بے ہوش ہوگیا ۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔ ریسکیو کے مطابق جاں بحق ہونے والوں کی شناخت نفیس، مظہر اور شبیر کے نام سے ہوئی ہے ، جاں بحق ہونے والے افراد بیکری میں ملازم تھے ، جو کرائے کے مکان میں رہائش پذیر تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۶ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

کورونا وائرس،ملک بھرمیں مثبت کیسز کی شرح میں...

ملک بھر میں 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس کے کیسزاور اموات کی شرح میں مسلسل کمی کا رجحان برقرار ہے ۔ قومی ادارہ صحت کے مطابق ملک بھر میں 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے 3 ہزار394 ٹیسٹ کیے گئے ہیں ۔ ملک میں کورونا مثبت کیسز کی 0.53 فیصدرہی جبکہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا سیکوئی ہلاکت نہیں ہوئی۔ این آئی ایچ کے مطابق ملک بھر میں کوروناکے مزید 18 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ وبا سے متاثر 14 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۶ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

پنجاب میں شدید دھند، اہم شاہرائیں بند، ملتان...

پنجاب بھر میں شدید دھند کے باعث موٹرویز اور دیگر اہم شاہراں کو بند جبکہ ملتان ائیر پورٹ پر فلائٹ آپریشن کو معطل کر دیا گیا ۔پیر کو ترجمان موٹر ویز پولیس کے مطابق موٹر وے ایم ٹو لاہور سے کوٹ مومن جبکہ لاہور ملتان موٹر وے فیض پور سے درخانہ تک شدید دھند کے باعث بند کردی گئی ۔ ترجمان موٹر ویز نے بتایا کہ موٹر وے ایم 4 کو پنڈی بھٹیاں سے عبدالحکیم جبکہ موٹر وے ایم 5 کو شیر شاہ سے ترنڈہ محمد پناہ تک بند کیا گیا ۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ موٹرویز کو عوام کی حفاظت اور محفوظ سفر یقینی بنانے کے لیے بند کیا جاتا ہے، روڈ یوزرز گاڑی کے آگے اور پیچھے دھند والی لائٹس کا استعمال کر یں۔ انہوں نے کہا کہ شہری غیر ضروری سفر اور تیز رفتاری سے پرہیز کر یں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں ،روڈ یوزرز معلومات اور مدد کے لیے ہیلپ لائن 130 سے رابطہ کریں۔ دوسری جانب ملتان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر دھند کے باعث فلائٹ آپریشن معطل کر دیا گیا ہے جس کے باعث کراچی سے آنے اور جانے والی دو پروازیں منسوخ ہو گئی ہیں۔ ایئرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ دبئی اور شارجہ جانے والی دو پروازیں بھی تاخیر کا شکار ہوئی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۶ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

اعظم سواتی کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواس...

اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی کی ضمانت بعد ازگرفتاری کی درخواست پر ریاست کو نوٹس جاری کر دیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں سینیٹر اعظم سواتی کی ضمانت بعد ازگرفتاری کی درخواست پر سماعت ہوئی، چیف جسٹس عامر فاروق نے رہنما تحریک انصاف کی درخواست پر سماعت کی، اعظم سواتی کی جانب سے بابراعوان عدالت میں پیش ہوئے۔ سینیٹر اعظم سواتی نے بابراعوان کے ذریعے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا کہ مبینہ ٹوئٹس پوسٹ نہیں کئے، اعظم سواتی کا کسی ادارے کو بدنام کرنے کا بھی کوئی ارادہ نہیں تھا، تفتیش کے بعد بھی پراسیکیوشن کے پاس اعظم سواتی کے خلاف ثبوت نہیں۔ درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ پٹیشنز کی عمر 75 سال اور عارضہ قلب میں مبتلا ہے،عدالت نے سینیٹر اعظم سواتی کی ضمانت بعد ازگرفتاری کی درخواست پر ریاست کو نوٹس جاری کردیا، اسلام آباد ہائیکورٹ نے آئندہ پیر تک فریقین سے جواب طلب کر لیا ہے۔ واضح رہے کہ ٹرائل کورٹ نے 21 دسمبر کو اعظم سواتی کی درخواست ضمانت مسترد کی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۶ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

قیام پاکستان سے اب تک صدور ، وزرائے اعظم کو...

اسلام آباد ہائیکورٹ نے قیام پاکستان سے اب تک صدور اور وزرائے اعظم کو ملنے والے تحائف سے متعلق کابینہ ڈویژن سے رپورٹ طلب کرلی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے قیام پاکستان سے اب تک صدور اور وزرائے اعظم کو ملنے والے تحائف کی تفصیل دینے کی ابوذر سلمان نیازی کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواستگزار کے وکیل نے کہا کہ پٹیشنرنے1947 سے اب تک کے صدور او روزرائیاعظم کو ملے تحائف کی تفصیل مانگی، کابینہ ڈویژن نے کلاسیفائیڈ کہہ کر معلومات فراہمی سے انکار کردیا اور پاکستان انفارمیشن کمیشن نے 29 جون کو آرڈر دیا مگر 5 ماہ گزرنے کے باوجود عمل نہیں ہوا۔ جسٹس میاں گل حسن نے استفسار کیا کہ باقی پبلک سرونٹس کو بھی اس میں شامل کیوں نہیں کیا؟ آپ خود کو صدر اور وزیراعظم کی حد تک محدود کیوں کر رہیہیں؟ اس سے آپ کے عزائم کا پتا چل رہا ہے، جو بھی پٹیشن آتی ہے وہ وزیر اعظم سے متعلق آتی ہے۔ اس موقع پر ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہا کہ میرے خیال سے 1990 سے پہلے کا تو ریکارڈ ہی دستیاب نہیں ہوگا، ایسی معلومات تو ویب سائٹ پر ہونی چاہئیں۔ عدالت نے مختصر سماعت کے بعد پاکستان انفارمیشن کمیشن کے فیصلے پر عملدرآمد نہ کرنے پر کابینہ ڈویژن کو نوٹس جاری کردیا اور ایک ماہ میں رپورٹ طلب کرلی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۶ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین کے اعلیٰ قا نون ساز کا امریکی دفاعی ایکٹ...

بیجنگ (شِنہوا) چین کی قومی مقننہ کے ایک ترجمان نے نئے امریکی دفاعی ایکٹ میں چین بارے مواد پر سخت عدم اطمینان کرتے ہوئے اس کی سختی سے مخالفت کی ہے۔

قومی عوامی کانگریس کی خارجہ امور کمیٹی کے ترجمان یو وینزے نے کہا کہ امریکہ میں 23 دسمبر کو منظور کردہ مالی سال 2023 کے لیے نیشنل ڈیفنس  آتھرائزیشن  ایکٹ میں چین بارے متعدد دفعات شامل ہیں جو تائیوان، ہانگ کانگ اور سنکیانگ سے متعلق معاملات میں بے جا مداخلت ہیں۔یہ  چین میں ترقی کی راہ کو بے بنیاد طور پر بدنام کرتی، چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت ، چین کی خودمختاری، سلامتی اور ترقیاتی مفادات کو بری طرح متاثر کرتی ہیں۔

یو نے کہا کہ امریکہ نے تائیوان معاملے پر چین اور امریکہ کے درمیان 3 مشترکہ اعلامیوں میں سنجیدہ وعدے کئے ہیں۔ اسے اپنے داخلی قانون کو بین الاقوامی قانون سے بالاتر رکھنے کا کوئی حق نہیں ہے جبکہ چین کے اندرونی امورمیں مداخلت تو دور کی بات ہے۔

یو نے کہا کہ چین کو روکنے کے لئے تائیوان کو استعمال کرنے یا "تائیوان کی آزادی" کے لئے علیحدگی پسند قوتوں سے تعاون کی کوئی بھی کوشش صرف آبنائے تائیوان تناؤ کو مزید بڑھائے گی اور چین ۔ امریکہ تعلقات کی سیاسی بنیاد کو کمزور کرے گی۔

یو نے مزید کہا کہ کسی بھی ملک کو ہانگ کانگ اور سنکیانگ کے معاملات میں مداخلت کرنے کا حق نہیں، یہ چین کے اندرونی امورہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم امریکہ پر زور دیتے ہیں کہ وہ سرد جنگ کی ذہنیت ترک کرے اور متعلقہ ایکٹ میں چین بارے منفی دفعات پر عمل درآمد سے گریز کرے۔

یو نے متنبہ کیا کہ امریکہ کو قومی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے چین کے پختہ ارادے اور مضبوط صلاحیت کو کم تر نہیں سمجھنا چاہیے۔ اسے چین کی خودمختاری اور بنیادی مفادات سے متعلق امور پر خطرات مول لینے سے گریز کرنا چاہئے۔

یو نے کہا کہ کسی بھی ایسی اشتعال انگیزی کا سخت جواب د یا گا جو چین کے اندرونی امور میں مداخلت اور چین کے مفادات کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرتی ہو۔

چینی مین لینڈ کی امریکی دفاعی ایکٹ میں تائیو...

بیجنگ (شِنہوا) چینی مین لینڈ کی ایک ترجمان نے نئے امریکی دفاعی ایکٹ میں تائیوان بارے دفعات کی سختی سے مخالفت کی ہے۔

ریاستی کونسل تائیوان امور دفتر کی ترجمان ژو فینگ لیان نے کہا کہ مالی سال 2023 کے لئے نیشنل ڈیفنس  آتھرائزیشن  ایکٹ ، امریکہ کے مقامی قانون کے طور پر تائیوان کے معاملات پر واضح طور پر غیر ذمہ دارانہ تبصرے کرتا ہے  اور اس میں تائیوان کے خطے کو "فوجی مالی مدد " فراہم کرنے اور ہتھیاروں کی فروخت کی دفعات شامل ہیں۔

ژو نے کہا کہ یہ ایک چین اصول اور تین چین۔امریکہ مشتر کہ دستاویزات کی سنگین خلاف ورزی ہے جو کہ  تائیوان معاملے پر امریکہ کی جانب سے چین سے کیے گئے  پختہ سیا سی عزم  کی سنگین خلاف ورزی ہے، چین کے اندرونی معاملات میں سنجیدگی سے مداخلت ہے، جس سے آبنائے تائیوان میں امن و استحکام کو شدید نقصان پہنچتا ہے۔

ژو نے کہا کہ کچھ عرصے سے امریکہ میں کچھ لوگ تائیوان معاملے پر غلط الفاظ کا استعمال اور کارروائیاں تیزکررہے ہیں۔ تائیوان بارے ایکٹ کی منفی دفعات مزید ظاہر کرتی ہیں کہ امریکہ میں ایک طاقت موجود ہے جو "تائیوان کی آزادی" کے حامی علیحدگی پسند قوتوں کو مسلح تعاون فراہم کرنے کی کوشش کر تی ہے اور آبنائے تائیوان میں تصادم کو ہوا دے رہی ہے۔ یہ آبنائے تائیوان کو جنگ کے دہانے پر دھکیلنا اور تائیوان کے عوام کو ایک افسوسناک صورتحال سے دوچار کرنا ہے۔

ژو نے ڈیموکریٹک پروگریسیو پارٹی  کے حکام کی تائیوان میں لوگوں کی زندگیوں اور فلاح و بہبود کی قیمت پر اپنے سیاسی مقاصد پورے کرنے ، "تائیوان کی آزادی" کا مطالبہ کرنے اور چین مخالف غیرملکی قوتوں کے مہرے کے طور پر کام کرنے پر سرزنش کی۔

ژو نے خبردار کیا کہ تائیوان ، چین کا معاملہ ہے اور یہ ایسا ہی معاملہ جسے چین نے ہی حل کرنا ہے۔ انہوں نے متنبہ کیا کہ امریکہ میں کچھ لوگوں کو تائیوان کے معاملے پر اپنے غلط الفاظ اور اقدامات کو فوری طور پر درست کرنا چاہئے۔

ژو نے امریکہ پر زور دیا کہ وہ ایک چین اصول اور تین چین۔ امریکہ مشترکہ دستاویزات پر سختی سے عمل کرنے کے درست راستے پر واپس آئے۔

ژو نے کہا کہ کسی کو بھی اپنی قومی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کے لیے چینی عوام کے عزم، ارادے اور صلاحیت کو کم نہیں سمجھنا چاہیے۔

۲۶ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین کے مالیاتی اداروں کے اثاثہ جات میں 10.1...

بیجنگ (شِنہوا) چین کے مالیاتی اداروں کی  بیلنس شیٹ  میں سرکاری اعداد و شمار کے مطابق  سال 2022 کی تیسری سہ ماہی (کیو 3) کے اختتام تک توسیع ہوئی ہے۔

پیپلز بینک آف چائنہ  کے اعداد شمار کے مطا بق  ملک کے مالیاتی اداروں کے مشترکہ اثاثہ جات  تیسری سہ ماہی  کے اختتام تک گزشتہ سال کی نسبت 10.1 فیصد بڑھ کر4 ہزار134کھرب60 ارب یوآن (تقریباً 592 کھرب 30 ارب امریکی ڈالرز) تک پہنچ گئے ہیں ۔ جبکہ دوسری جانب ان کے مشترکہ واجبات ایک سال پہلے کے مقابلے میں 10.3 فیصد بڑھ کر 3ہزار 766 کھرب 10ارب  یوآن ہو گئے ہیں ۔

مالیاتی صنعت میں سب سے بڑا حصہ رکھنے والے بینکنگ  اداروں نے اپنے مجموعی  اثاثوں میں 10.2 فیصد اضافہ رپورٹ کیا ہے ، جبکہ سیکورٹیز انڈسٹری میں کام کرنے والی  کمپنیوں کے  مشترکہ اثاثہ جات  گزشتہ سال کے مقابلے میں 7.3 فیصد  بڑھ گئے ہیں ۔

مرکزی بینک کے اعداد و شمار  کے مطا بق  ملک کے بیمہ کنندگان نے 267 کھرب 10 ارب یوآن کے مشترکہ اثاثے رپورٹ کیے ہیں جو کہ گزشتہ سال کی نسبت  9.8 فیصد زیادہ ہے۔

۲۶ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

آر سی ای پی کی علاقائی ترقی کو فروغ دینے می...

بیجنگ (شِنہوا) علاقائی جامع اقتصادی شراکت داری ( آر سی ای پی ) کے نفاذ کو تقریباً ایک سال مکمل ہو گیا ہے۔ اس سلسلے میں  علاقائی ترقی کو فروغ دینے میں نوجوانوں کے کردار پر تبادلہ خیال کے لیے  ایک آن لائن سیمینار کا انعقاد کیا گیا ۔

"نوجوانوں کی طاقت کو اکٹھا کرنے، علاقائی ترقی کو فروغ دینے" کے موضوع پرمنعقدہ یوتھ ڈائیلاگ میں مندوبین بشمول بین الاقوامی اداروں کے عہدیداران، اسکالرزاو کاروباری افراد سمیت  علاقائی جامع اقتصادی شراکت داری کے 8 اراکین نے حصہ لیا۔

ہائی نان میں قائم چائنہ انسٹی ٹیوٹ برائے اصلاحات و ترقی  (سی آئی آرڈی ) کے سربراہ چھی فولین نے کہا کہ علاقائی جامع اقتصادی شراکت داری کے ثمرات  کے مکمل حصول اور دنیا کے سب سے بڑے آزاد تجارتی زون کی مشترکہ طور پر تعمیر کے لیے نوجوانوں کی زندگی میں نئی روح  پھونکنے اوران کی تخلیقی صلاحیتوں کو ابھارنا ضروری ہے۔

چھی نے علاقائی جامع اقتصادی شراکت داری کے رکن ملکوں  پر زور دیا کہ وہ ڈیجیٹل معیشت کی کاروباری سرگرمیوں میں نوجوانوں کی مدد کریں، مکالمے کے طریقہ کار کو قائم کرکے علاقائی حکمرانی میں ان کی  مصروفیت کو بڑھائیں اور ثقافتی تبادلوں کو فروغ دیں۔

اولمپک میں  گولڈ میڈل جیتنے والے  اور بیجنگ نارمل یونیورسٹی کے کالج آف فزیکل ایجوکیشن اینڈ اسپورٹس کے ایسوسی ایٹ محقق چھن یی بنگ نے کہا کہ علاقائی جامع اقتصادی شراکت داری  کے پلیٹ فارم کو کھیلوں میں تعاون کو مستحکم  بنانے اور نوجوانوں کے تبادلے کو فروغ دینے کے لیے استعمال کیا جانا چاہیے۔

سنگاپور کی نیشنل یونیورسٹی کےمشرقی ایشیائی  انسٹی ٹیوٹ کے ریسرچ فیلو کونگ توان یوین نے کہا کہ نوجوان علاقائی جامع اقتصادی شراکت داری  کی ترقی اور علاقائی جامع اقتصادی شراکت داری  کے قوانین کی جدت میں سہولت فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

چائنیز اکیڈمی آف سوشل سائنسز میں انسٹی ٹیوٹ برائے عالمی معاشیات اور سیاست کے ریسرچ فیلو شو شیوجن نے کہا کہ نوجوان کاروباری افراد، کھلے ذہن، اختراعی اور عملی خصوصیات کے حامل لوگ علاقائی جامع اقتصادی شراکت داری کی سرمایہ کاری اور تجارتی تعاون میں مدد کر سکتے ہیں اور ڈیجیٹل معیشت میں نئی کاروباری صورتوں  اور ماڈلز کی ترقی میں رہنمائی کر سکتے ہیں۔

تقریب کا اہتمام چائنہ انسٹی ٹیوٹ برائے اصلاحات و ترقی ، چائنہ ڈیلی اور چائنہ اوشینک ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن نے مشترکہ طور پر کیا تھا۔

۲۶ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

پاکستان۔ کراچی ۔ موبائل بینکنگ

کراچی، ایک موبائل فون کی دکان کو دیکھا جاسکتا ہے۔ پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں میں اضافہ ہوا ہے۔(شِنہوا)

۲۶ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چینی وزارت دفاع کا امریکی دفاعی ایکٹ میں چین...

بیجنگ (شِںہوا) چین کے ایک دفاعی ترجمان نے نئے امریکی دفاعی ایکٹ میں چین بارے مواد پر سخت عدم اطمینان اور سخت مخالفت کا اظہار کیا۔

وزارت قومی دفاع کے ترجمان تان کے فی نے کہا کہ مالی سال 2023 کے لئے نئے منظور کردہ نیشنل ڈیفنس  آتھرائزیشن  ایکٹ میں چین بارے متعدد منفی دفعات شامل ہیں۔ اس سے نہ صرف چین کی خودمختاری ، سلامتی اور ترقیاتی مفادات کو نقصان پہنچے گا بلکہ دونوں ملکوں اور فوجوں کے درمیان تعلقات بھی متاثر ہوں گے۔

تان نے کہا کہ اس قانون کی دفعات بے بنیاد طریقے سے چین کو ایک خطرے کے طور پر پیش کرتی اور چین کے اندرونی معاملات میں بے جا مداخلت کرتی ہیں تاکہ امریکہ کے لئے فوجی اخراجات میں اضافے اور بالادستی برقرار رکھنے کے بہانے تلاش ہوسکیں۔

انہوں نے کہا کہ چین پرامن ترقی کی راہ پر سختی سے قائم ، دفاعی نوعیت کی دفاعی پالیسی پر عمل پیرا اور عالمی امن کے تحفظ، مشترکہ ترقی کے فروغ اور انسانیت کے مشترکہ مستقبل کے ساتھ ایک کمیونٹی کی تعمیر کے لئے ہمیشہ ٹھوس اقدامات کررہا ہے۔

  انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ چین کی مسلح افواج ہمیشہ عالمی امن و استحکام کے لئے ایک مضبوط قوت رہی ہیں۔

تان نے کہا کہ ایک عرصے سے امریکہ نے ایک چین کے اصول کو غیر واضح، کھوکھلا اور مسخ کرنے کی کوشش کی ہے۔ تائیوان کو متعدد مرتبہ ہتھیار فروخت کئے ،خطے کے ساتھ اپنی فوجی اتحاد کو بڑھایا اور تائیوان بارے قوانین اور دستاویزات کو تیار کیا ہے تاکہ چین کی خودمختاری کو کمزور کیا جاسکے۔

انہوں نے کہا کہ ان اقدامات سے آبنائے تائیوان میں امن و استحکام کو نقصان پہنچے گا اور چین۔ امریکہ فوجی محاذ آرائی کا خطرہ بڑھے گا ۔

انہوں نے کہا کہ چین کی پیپلز لبریشن آرمی مادر وطن کے اتحاد اور علاقائی سالمیت کا بھرپور دفاع کرے گی۔

تان نے کہا کہ چین امریکہ پر زوردیتا ہے کہ وہ چین کے قومی دفاع اور مسلح افواج کی ترقی بارے ایک معروضی اور منطقی نقطہ نظر رکھے، چین کے بنیادی مفادات اور بڑے خدشات کا احترام کرے اور دونوں سربراہان مملکت کے درمیان اتفاق رائے کو مشترکہ طور پر نافذ کرے۔

چینی صدر کا اہم دیہی ورک کانفرنس میں زرعی شع...

بیجنگ (شِنہوا) چینی صدر شی جن پھنگ نے زراعت میں چین کی قوت بڑھانے اور زراعت و دیہی علاقوں بارے بہتر کام کی کوششوں میں اضافے پر زور دیا ہے۔

یہ بات کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے  جمعہ سے ہفتہ تک بیجنگ میں منعقدہ سالانہ مرکزی دیہی ورک کانفرنس سے خطاب میں کہی۔

شی نے کہا کہ ہر سمت دیہی حیات نو کا فروغ اور زراعت میں چین کی طاقت کو بڑھانے میں تیزی سے آگے بڑھنا کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے ان اسٹریٹجک منصوبوں کا حصہ ہے جو چین کو ہر لحاظ سے ایک عظیم جدید سوشلسٹ ملک بنانے بارے ہیں۔

شی نے زراعت، دیہی علاقوں اور کسانوں بارے کام کو پوری رفتار سے آگے بڑھانے پر زور دیا جس میں دیہی بحالی پر توجہ مرکوز کی جائے اور زراعت و دیہی جدیدیت کو بھرپور طریقے سے فروغ دیا جائے۔

لی کھ چھیانگ نے کانفرنس کی صدارت کی ، اس میں لی چھیانگ ، وانگ ہوننگ ، ہانگ ژینگ کائی چھی اور ڈینگ شوئے شیانگ نے بھی شرکت کی۔

۲۶ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ہیڈ آف اسٹیٹ ڈپلو میسی نے چین کے مجموعی سفا...

بیجنگ (شِنہوا) چین کے ریاستی قونصلر اور وزیر خارجہ وانگ ای نے کہا  ہے کہ ہیڈ آف اسٹیٹ ڈپلو میسی  یکے بعد دیگرے  اہم واقعات کے ساتھ انتہائی  کامیاب رہی ہے اور اس نے چین کے مجموعی سفارتی کام کی رفتار متعین کردی ہے۔

 وانگ ای نے کہا ہے کہ اس سفارت کاری  کو اندرون ملک ایک تقریب  ، دو اہم اقدامات اور تین اہم دوروں  کی صورت میں  اجاگر کیا جا سکتا ہے ۔

یہ بات  کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی ) کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن وانگ نے 2022 میں بین الاقوامی صورتحال اور چین کے خارجہ تعلقات کے موضوع پر اتوار کے روز ایک سمپوزیم سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔

اس سمپوزیم کی میزبانی بیجنگ میں چا ئنہ انسٹی ٹیوٹ برائے  انٹرنیشنل اسٹڈیز اور چائنہ فنڈ آف انٹرنیشنل اسٹڈیز نے مشترکہ طور پر کی تھی ۔

وانگ نے اندرون ملک منعقدہ  تقریب  بیجنگ اولمپک اور پیرا لمپک سرمائی کھیلوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ چین اور بین الاقوامی برادری کی مشترکہ کوششوں سے یہ کھیل ایک شاندار کامیابی تھے۔

وانگ نے کہا کہ افتتاحی تقریب میں پانچ براعظموں کے 31 سربراہان مملکت، سربراہان حکومت اور بین الاقوامی تنظیموں کو اکٹھا کیا گیا تھا جو ان کھیلوں  کے جشن میں ہمارے ساتھ شامل ہوئے۔

انہوں نے  مزید کہا کہ  عالمی برادری  ایک ایسے چین کے ساتھ مشغول ہے جو زیادہ پراعتماد، جدوجہد کرنے والا، کھلا اور جامع ہے۔

بیجنگ رینڈوو آن آئس اینڈ اسنو  نے دنیا بھر کے لوگوں کونئی امیدوں سے ہمکنار ہونے اور ایک ساتھ مشترکہ مستقبل کے حصول کی کوششوں کے لئے ایک نیا سنگ میل بنایا ہے ۔

وانگ نے کہا کہ دو بڑے اقدامات میں  گلوبل ڈویلپمنٹ انیشی ایٹو (جی ڈی آئی) اور گلوبل سکیورٹی انیشی ایٹو (جی ایس آئی)  شامل ہیں ۔

 رواں سال اپریل میں صدر شی جن پھنگ  نے بوآؤ فورم برائے ایشیا میں گلوبل سیکیورٹی انیشی ایٹو کا آغاز کیا  جس میں عالمی سلامتی کے چیلنجز سے نمٹنے اور دنیا میں پائیدار امن و سلامتی کے حصول کے لیے چین کی جانب سے ایک  تجویز پیش کی گئی ہے ۔

وانگ نے واضح کیا  کہ عالمی برادری نے گلوبل سکیورٹی انیشی ایٹو پر زبر دست رد عمل دیا  ہے، اور 6 ماہ کے عرصے میں 70 سے زیادہ ملکوں نے اس اقدام کی تائید اور حمایت کا اظہار کیا ہے ۔

۲۶ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین ، تیان جن کی دوا ساز کمپنیوں میں پوری صل...

تیان جن (شِنہوا) تیان جن میں دوا ساز کمپنیاں پوری صلاحیت کے ساتھ کام کررہی ہیں، جبکہ نوول کرونا وائرس کے علاج  کے لئے مارکیٹ میں ادویات کی فراہمی میں اضافہ ہوگیا ہے۔

چین ، شمالی تیان جن کی ایک دوا ساز کمپنی میں ایک مزدور کام کررہا ہے۔ (شِنہوا)

چین ، شمالی تیان جن کی ایک دوا ساز کمپنی میں مزدور کام کررہے ہیں۔ (شِنہوا)

چین ، شمالی تیان جن کی ایک دوا ساز کمپنی میں ایک مزدور ادویات منتقل کررہا ہے۔ (شِنہوا)

۲۶ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین کی تعمیر کردہ نیروبی ایکسپریس وے پر یومی...

نیروبی (شِنہوا) چین کی تعمیر کردہ نیروبی ایکسپریس وے شہر کے مغربی حصے سے شہر کے جنوب مشرقی کنارے تک پھیلی ہوئی ہے ۔ اس پر یومیہ نقل وحمل کر نے والی گاڑیوں کی تعداد 50 ہزار تک پہنچ چکی ہے۔

نیروبی ایکسپریس وے کی لمبائی 27.1 کلومیٹر ہے اور اسے چائنہ روڈ اینڈ برج کارپویشن نے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت تعمیر کیا ہے۔ اس نے مئی میں کام شروع کیا تھا۔

کینیا، نیروبی میں نیروبی ایکسپریس وے پر ایک گاڑی ای ٹی سی لین کے ذریعے ٹول گیٹ سے گزررہی ہے۔ (شِنہوا)

کینیا، نیروبی میں نیروبی ایکسپریس وے سے گاڑیاں گزررہی ہیں۔ (شِنہوا)

کینیا، نیروبی میں نیروبی ایکسپریس وے سے گاڑیاں گزررہی ہیں۔ (شِنہوا)

کینیا، نیروبی میں نیروبی ایکسپریس وے پر ڈرائیور خا تون ٹول اسٹیشن پر ادائیگی کررہی ہے۔ (شِنہوا)

کینیا، نیروبی میں نیروبی ایکسپریس وے ( با ئیں) سے گاڑیاں گزررہی ہیں۔(شِنہوا)

۲۶ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین ۔ تبت ۔ لہاسا۔ مہاجر پرندے

چین ، جنوب مغربی تبت خوداختیار خطے کے دارالحکومت لہاسا کی لہون ژو ب کاؤنٹی میں ہجرت کرکے آنے والے پرندوں کو دیکھا جاسکتا ہے۔ (شِنہوا)

۲۶ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین ۔ تبت ۔ لہاسا۔ مہاجر پرندے

چین ، جنوب مغربی تبت خوداختیار خطے کے دارالحکومت لہاسا کی لہون ژوب کاؤنٹی میں ہجرت کرکے آنے والے پرندے  دیکھے جاسکتے ہیں۔ (شِنہوا)

۲۶ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین ۔ تبت ۔ لہاسا۔ مہاجر پرندے

چین ، جنوب مغربی تبت خوداختیار خطے کے دارالحکومت لہاسا کی لہون ژو ب کاؤنٹی میں سیاہ گردن والے بگلے دیکھے جاسکتے ہیں۔ (شِنہوا)

۲۶ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین ۔ تبت ۔ لہاسا۔ مہاجر پرندے

چین ، جنوب مغربی تبت خوداختیار خطے کے دارالحکومت لہاسا کی لہون ژو ب کاؤنٹی میں ہجرت کرکے آنے والے پرندے دیکھے جاسکتے ہیں۔ (شِنہوا)

۲۶ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

امریکی انٹیلی جنس سروسز یوکرین میں فوجی حیات...

ماسکو (شِنہوا) روسی وزارت دفاع نے یوکرین میں فوجی حیاتیاتی تحقیق میں امریکہ کے اعلیٰ سطح پر ملوث ہونے کے بارے معلومات کا انکشاف کیا ہے جن میں سے متعدد افراد امریکی انٹیلی جنس سروسز یا دوا ساز کمپنیوں سے وابستہ رہے  ہیں۔

روسی مسلح افواج کے تابکاری ، کیمیائی  اور حیاتیاتی د فاعی افواج  کے سربراہ ایگور کریلوف نے ایک بریفنگ کے دوران کہا کہ وزارت کے پاس ایک ایسی دستاویز موجود ہے جس میں  یوکرین کے فوجی حیاتیاتی پروگراموں کی نگرانی کرنے والے تمام اہم امریکی اہلکاروں کے نام دیئے گئے ہیں ۔

کیریلوف کے مطابق ان ملوث افراد میں امریکی محکمہ دفاع کے ساتھ منسلک دفاعی خطرات کی تحفیف بارے  ایجنسی کے سابق ڈائریکٹر کینتھ مائرز شامل ہیں۔

 علاوہ ازیں اس میں  مرکزی انٹیلی جنس ایجنسی کے تحت  ایک وینچر کیپیٹل فرم ، کیوٹیل کی ایگزیکٹو نائب صدرتارا او تولی ، امریکی مراکز برائے امراض کنٹرول اور تدارک کے سابق ڈائریکٹرتھامس فریڈن اور دیگر شامل ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ فوجی حیاتیاتی پروگراموں کی انجام دہی میں  یوکر ین  کے میکنکوف اینٹی پلیگ تحقیقی انسٹی ٹیوٹ، انسٹی ٹیوٹ برائے  ویٹرنری میڈیسن اور  لا ئیف  ریسرچ انسٹی ٹیوٹ آف ایپیڈیمولوجی اینڈ ہائجین شامل ہیں۔

کیریلوف نے جون میں کہا تھا کہ  پینٹا گون نے اعتراف کیا ہے کہ امریکہ نے یوکرین میں حیاتیاتی تحقیق کے 46 مراکز کے ساتھ تعاون کیا  ہے۔

۲۶ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

شنگھائی میں نومبر کے آخر تک قرضوں کے توازن م...

شنگھائی (شِنہوا) شنگھائی میں تمام کرنسیوں سمیت  قرضوں کا توازن نومبر کے آخر میں  103 کھرب  30 ارب  یوآن (14 کھرب 80 ارب امریکی ڈالرز) رہا جو کہ سرکاری اعداد وشمار کے مطابق  گزشتہ سال کی نسبت 9.2 فیصد زیادہ ہے۔

پیپلز بینک آف چائنہ شنگھائی ہیڈ آفس کے مطابق شنگھائی میں چینی یوآن میں قرضوں کا توازن نومبر کے آخر میں 96 کھرب 10ارب  یوآن تک پہنچ گیا ہے جوکہ  ایک سال قبل  کے مقابلے میں 10.7 فیصد زیادہ ہے۔

غیر ملکی کرنسی میں  قرضوں کا توازن نومبر کے آخر تک  99.9 ارب امریکی ڈالرز رہا جو گزشتہ سال کی نسبت  17.9 فیصد کم ہے۔

شنگھائی کے ذخائر کا توازن نومبر کے آخر میں ایک سال قبل  کی نسبت  11.9 فیصد بڑھ کر 191 کھرب  80ارب یوآن ہو گیا ہے ۔

۲۶ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

مس ویتنام 2022 کا مقا بلہ 19 سالہ یونیورسٹی...

ہنوئی (شِنہوا) ویتنام کے وسطی صوبہ چھوانگ نام سے تعلق رکھنے والی 19 سالہ یونیورسٹی طالبہ ہیون تھی تھان تھوئے نے ویتنام کا مقابلہ حسن جیت کر مس ویتنام 2022 کا تاج پہن لیا۔

ویتنام ، ہوچی من  شہر میں منعقدہ مس ویتنام 2022 کا مقابلہ 19 سالہ یو نیورسٹی طا لبہ ہیون تھی تھان تھوئے نے جیت لیا۔ (شِنہوا)

ویتنام کے جنوبی ہو چی من شہر کے فو تھو انڈور اسٹیڈیم میں منعقدہ مقابلے کے آخری مرحلے میں 1.75 میٹر  دراز قد کی لڑکی نے 34 دیگر حریفوں کو پیچھے چھوڑ کر مقابلہ اپنے نام کیا۔

ویتنام کے جنوبی ہوچی من شہر میں منعقدہ مس ویتنام 2022 کے فائنل میں شریک 5 سرفہرست امیدواروں کو دیکھاجاسکتا ہے۔ (شِنہوا)

دانانگ یونیورسٹی میں فارن لینگویج اسٹڈیز کی طالبہ تھوئے نے مس اسپورٹس سیکشن میں بھی کامیابی حاصل کی اور مس کمیونی کیشنز سیکشن کی بہتر ین 7 کی فہرست میں بھی مو جود تھیں۔

ویتنام ، ہوچی من شہر میں منعقدہ مس ویتنام 2022 کا مقابلہ جیتے والی ہیون تھی تھان تھوئے (درمیان ) دوسری پوزیشن حاصل کرنے والی ترن تھوئے لِن( با ئیں) اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی لی نگوین نگوک ہانگ( دا ئیں) کو دیکھا جاسکتا ہے ۔ (شِنہوا)

مس ویتنام 2022 کی حیثیت سے انہوں نے 35 کروڑ ویتنام ڈونگ (تقریباً 14 ہزار 800 امریکی ڈالرز) اور ایک تاج کا انعام جیتا ہے۔

ویتنام کے جنوبی ہوچی من شہر میں منعقدہ مس ویتنام 2022 کے فائنل میں شریک 10 سرفہرست امیدواروں کو دیکھاجاسکتا ہے۔ (شِنہوا)

مس ویتنام 1988سے ویتنام کے روزنامے ٹیئن فونگ (پا ئنیر) کی طرف سے 2 سال میں ایک بار منعقد کیا جاتا ہے جس کا مقصد خوبصورتی، علم اور رحم دلی کو فروغ دینا ہے۔ 34 سال کے 17 ایڈیشنز کے ساتھ مس ویتنام ملک کے سب سے باوقار قومی مقابلہ حسن کے طور پر ابھرکر سامنے آیا ہے۔

ویتنام ، ہوچی من شہر میں منعقدہ مس ویتنام 2022  کی فاتح  ہیون تھی تھان تھوئے (دوسرے دائیں) کو مس ویتنام 2020 ڈو تھی ہوا (دوسرے با ئیں) تاج پہنا رہی ہیں۔ (شِنہوا)

۲۶ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چینی وزیر خارجہ کی سنگاپور کے ہم منصب سے ٹیل...

بیجنگ (شِنہوا) چین کے ریاستی قونصلر اور وزیر خارجہ وانگ ای نے سنگاپور کے وزیر خارجہ ویوین بالاکرشنن کے ساتھ فون پر بات چیت کی ہے۔

وانگ نے کہا کہ صدر شی جن پھنگ اور وزیراعظم لی سین لونگ نے 3 برس بعد بینکاک میں با لمشافہ ملاقات کی جس سے دوطرفہ تعلقات کے لیے اسٹریٹجک رہنمائی فراہم ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ خطے میں عدم استحکام اور غیر یقینی صورتحال کے بڑھتے ہوئے عوامل کے ساتھ دنیا بدامنی اور تبد یلی کے دور میں داخل ہو رہی ہے۔

 چین اور سنگاپور نے مشترکہ طور پر مشکلات سے نمٹنے کے لئے رابطوں اور ہم آہنگی کو مضبوط کیا ہے، جس نے نہ صرف اپنے مفادات کا تحفظ کیا گیا بلکہ خطے اور اس سے باہر ایک اہم استحکام کا عنصر بھی بن گیا ہے۔

وانگ نے کہا کہ رواں سال کے اختتام پر ہمیں مل کر کامیاب تجربے کا جائزہ لینا چاہیے اور دوطرفہ تعلقات کی بھرپور ترقی کو نئی سمت دینے کا سلسلہ جاری رکھنا چاہئے۔

بالا کرشنن نے سنگاپور اور چین کے درمیان اعلیٰ سطح کے تبادلوں کی تعریف کی اور کہا کہ وہ دونوں فریقوں کے درمیان اہم اتفاق رائے اور تعاون کے نتائج کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سنگاپور اور بیجنگ کے درمیان براہ راست پروازوں کی بحالی سے دونوں فریقوں کے درمیان اہلکاروں کے تبادلے میں مزید سہولت ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ سنگاپور اعلیٰ سطح کی بات چیت کے اگلے مرحلے کی تیاری اور دوطرفہ تعلقات کی زیادہ سے زیادہ ترقی کے لیے چین کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے۔

چین ،لیتھیم آئن بیٹری کے شعبے میں تیزی سے...

بیجنگ(شِنہوا) چین کی لیتھیم آئن بیٹری کی صنعت  میں  سرکاری اعداد و شمار کے مطابق سال 2022 کے پہلے 10 ماہ کے دوران  تیزی سے توسیع ہوئی ہے ۔

وزارت صنعت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے اعداد و شمار کے مطابق جنوری سے اکتوبر  کےعرصہ  کے دوران  لیتھیم آئن بیٹریوں کی مجموعی  پیداوار 580 گیگا واٹ۔گھنٹے (جی ڈبلیو ایچ) سے تجاوز کر گئی ہے ۔

خاص طور پر صارفین کی مصنوعات کے لیے استعمال ہونے والی لیتھیم آئن بیٹریوں کی پیداوار 84 گیگا واٹ گھنٹے سے تجاوز کر گئی ۔

 نیو انر جی وہیکلز (این ای ویز) کے لیے پاور بیٹریوں کی تنصیب کی  صلاحیت پہلے 10 ماہ کے دوران  تقریباً 224 گیگا واٹ گھنٹے تک پہنچ گئی ہے ۔

وزارت کے مطابق لیتھیم آئن بیٹری مصنوعات کی برآمدات میں گزشتہ سال کی نسبت 87 فیصد اضافہ ہوا۔

چین کی لیتھیم آئن بیٹری کی صنعت میں تیزی صارفین کی جا نب سے نیو انر جی وہیکلز کی طلب کے دوران ہو ئی ہے۔

 چائنہ پیسنجر کار ایسوسی ایشن کے مطابق جنوری سے نومبر تک کے عرصہ کے دوران  ملک میں ریٹیل ذرائع  سے  نئی توانائی والی  مسافر گا ڑیوں  کے 50 لاکھ 30 ہزار یونٹس فروخت کیے گئے ہیں  جو کہ ایک سال قبل کے مقابلے میں 100.1 فیصد زیادہ  ہیں ۔

۲۶ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

امریکہ ، موسم سرما کے بڑے طوفان سے کم از کم...

واشنگٹن (شِنہوا) امریکہ میں موسم سرما کے ایک بڑے طوفان سے کم از کم 23 افراد ہلاک ہوگئے ہیں ۔

این بی سی کے مطابق یہ ہلاکتیں اوکلاہوما، کینٹکی، میسوری، ٹینیسی، وسکونسن، کنساس، نیبراسکا، اوہائیو، نیویارک، کولوراڈو اور مشی گن میں ہوئیں۔

ان میں سے چار ہلاکتیں اوہائیو کے سینڈوسکی کے قریب اوہائیو ٹرن پائیک پر46 گاڑیوں کے آپس میں ٹکرانے سے ہوئیں۔

اوہائیو کے گورنر مائیک ڈی وائن نے ٹویٹ کیا کہ ریاستی دستوں نے رواں اختتام ہفتہ خوفناک حادثات پر مئو ثر ردعمل دیا ہے۔

ڈی وائن نے متنبہ کیا کہ اگر آپ کو باہر نکلنا ہے تو گا ڑی کی رفتار آ ہستہ رکھیں، سیٹ بلیٹ باندھیں اور رکنے کے لئے مناسب فاصلہ رکھیں ۔ ہم چاہتے ہیں کہ آپ محفوظ طریقے سے اپنی منزل تک پہنچ جائیں۔

امریکہ ، شگاگو کے مرکز ی علا قہ  میں لوگ آخری لمحات میں کرسمس کی خریداری کررہے ہیں ۔ (شِنہوا)

امریکی محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ موسم سرما کا طوفان تیز ہواؤں، سرد درجہ حرارت اور شدید برف باری کے ساتھ بڑی جھیلوں پر اثرات مرتب کررہا ہے، یہاں تک کہ اس کا مرکز مشرقی کینیڈا سے زیادہ شمال کی سمت ہے۔

۲۶ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

فلسطین میں اسرائیلی طرز عمل مسترد ، پرامن مز...

رم اللہ(شِنہوا)فلسطین کے صدر محمود عباس نے کہا ہے کہ فلسطین میں اسرائیلی طرز عمل کو مسترد کرتے ہیں اور پرامن عوامی مزاحمت سے اس کا مقابلہ کیا جائیگا۔

فلسطین سرکاری خبر رساں ایجنسی کی ذریعے شائع کردہ کرسمس کے پیغام میں محمود عباس نے عالمی برادری سے اپنی خاموشی توڑنے اور نوآبادیاتی آباد کاری میں توسیع اور جاری الحاق، قومیت پسند نسل پرست حکومت کا استحکام، بیت المقدس شہر کی شناخت اور کردار کو تبدیل کرنے کی کوششوں سمیت اسرائیلی جرائم کو روکنے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا۔

محمود عباس نے کہا کہ فلسطینی عوام کے جائز حقوق کا حصول خطے کے تمام لوگوں کیلئے سلامتی، استحکام، خوشحالی اور اچھی ہمسائیگی سے لطف اندوز ہونے کا واحد راستہ ہے، جن کی اقوام متحدہ کی قراردادوں کے ذریعے بھی منظوری دی گئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ فلسطینی اسرائیلی قبضے کے خاتمہ اور پناہ گزینوں کی واپسی کے ساتھ اپنی آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے خواہاں ہیں ، جس کا دارالحکومت مشرقی بیت المقدس ہو۔

۲۶ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین میں صارف اخراجات کو فروغ دینے کے لیے واؤ...

گوانگژو (شِنہوا) چین میں مقامی حکومتوں نے کوویڈ-19 کی وبا سے متاثرہ کیٹرنگ، سیاحت، خوردہ اور دیگر صنعتوں کی بحالی کو فروغ دینے کے لیے خریداری واؤچرز کا ایک نیا دور شروع کیا ہے۔

جنوبی شہر گوانگژو نے کیٹرنگ، ای کامرس، خوردہ اور ہوٹل کے کاروبار سے متعلقہ مجموعی طور پر3کروڑ یوآن (تقریباً 43 لاکھ امریکی ڈالر) مالیت کے کوپن جاری کیے ہیں۔

گوانگزو کے علاقے بایون میں واقع ایک ریستوران کے مالک نے کہا کہ گزشتہ ہفتے کے آخر میں صارفین کی آمد میں تیزی آئی ہے اور تقریباً نصف صارفین نے حکومت کے جاری کردہ کوپن استعمال کیے ہیں۔

نومبر سے، بیجنگ نے واؤچرز کے چھ بیچز جاری کیے ہیں جو موبائل فون، لیپ ٹاپ، ٹیبلیٹ کمپیوٹر اور ایئر پیوریفائر جیسے الیکٹرانک آلات کی خریداری سے متعلق تھے۔

چین کے شمال مغربی سنکیانگ ویغور خود اختیار علاقے نے اپنے 10 سکی ریزورٹس کے لیے دسمبر کے آخر سے آئندہ سال فروری تک 50ہزار سے زیادہ واؤچر جاری کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔

ہائی نان صوبے نے اکتوبر کے آخر سے ملک بھر سے آنے والے سیاحوں کو 5کروڑ30لاکھ  یوآن کے واؤچر جاری کیے ہیں، جس سے پہلے ہی قابل ذکر نتائج حاصل ہوئے ہیں۔ گزشتہ ایک ماہ یا اس سے زیادہ کے دوران، ہائی نان میں باہر سے آنے والے سیاحوں کی تعداد 76 فیصد رہی ہے۔

چین کے جنوب مغربی چھونگ چھنگ  کی ایک سپرمارکیٹ میں ایک صارف سبزی خریدتے ہوئے۔(شِنہوا)
۲۶ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین میں ابتدائی 11 ماہ کے دوران سٹیمپ ٹیکس ر...

بیجنگ(شِنہوا) چین میں رواں سال کے ابتدائی 11 ماہ کے دوران سٹیمپ ٹیکس کی آمدن گزشتہ سال کی نسبت 4.8 فیصد اضافہ کے ساتھ 4 کھرب 12 ارب 40 کروڑ یوآن(تقریباً 59 ارب 7 کروڑ امریکی ڈالر) ہو گئی ہے۔

وزارت خزانہ کے سرکاری اعدادوشمار کے مطابق اس مدت کے دوران اسٹاک ٹریڈنگ سٹیمپ ٹیکس ریونیو ایک سال قبل کے مقابلے 3 فیصد اضافہ کے ساتھ 2 کھرب 54 ارب 90 کروڑ یوآن ہو گیا ہے۔

اعداد و شمار سے یہ بھی پتہ چلتا ہے کہ چین کی مالیاتی آمدن تقریباً 185 کھرب 50 ارب یوآن رہی ہے۔

یہ اعدادوشمار گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے 3 فیصد کمی کو ظاہر کرتے ہیں ۔ ویلیو ایڈڈ ٹیکس کریڈٹ ریفنڈز کے اثرات کو چھوڑ کر مالیاتی آمدن میں ایک سال قبل کے مقابلے میں 6.1 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

۲۶ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

بھارت ، اینٹوں کے بھٹے میں دھماکے سے 9 افراد...

نئی دہلی(شِنہوا)بھارت کی مشرقی ریاست  بہار میں اینٹوں کے بھٹے کی چمنی پھٹنے سے کم از کم 9 افراد ہلاک اور 8 دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔

حکام نے ہفتہ کے روز بتایا کہ بہار کے دارالحکومت پٹنہ سے تقریباً 154 کلومیٹر شمال میں واقع ضلع مشرقی چمپارن کے گاؤں نریرگیر میں چمنی پھٹنے کا واقعہ گزشتہ روز شام کے وقت پیش آیا۔

ضلع مشرقی چمپارن کے مجسٹریٹ دفتر میں تعینات ایک اہلکار نے بتایا کہ گزشتہ شام  اینٹوں کے ایک بھٹے میں ہونے والے دھماکے کے باعث 9 افراد ہلاک اور 8 دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔ زخمی ہونیوالے افراد راکسال کے ایک نجی ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

مرنے والوں میں اینٹوں کے بھٹے کا مالک بھی شامل ہے اور دیگر متاثرین کی شناخت وہاں کام کرنے والے مزدوروں کے طور پر ہوئی ہے۔

دھماکے کے بعد ریسکیو اہلکار اور پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ کر امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔

اہلکار نے بتایا کہ ریاستی ڈیزاسٹر رسپانس فورس (ایس ڈی آر ایف) کے امدادی کارکن آج بھی جائے وقوعہ پر ملبے تلے افراد کو تلاش کر رہے ہیں۔

حکام کے مطابق دھماکے کی وجہ کا تعین کیا جا رہا ہے۔

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کے روز اس واقعے میں جانوں کے ضیاع پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔

۲۶ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین کی جانب سے امریکی دفاعی بجٹ کی منظوری او...

بیجنگ(شِنہوا) چین نے امریکہ کی جانب سے  مالی سال 2023 کے دفاعی بجٹ(نیشنل ڈیفنس آتھرائزیشن ایکٹ)کی منظوری اور توثیق کی مذمت کی ہے جس میں چین سے متعلق منفی مواد شامل ہے۔

وزارت خارجہ کے ترجمان نے ہفتے کو ایک پریس ریلیز میں کہا کہ چین نے امریکہ کے ساتھ اس معاملے کوسنجیدہ طور پر اٹھایا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ اس ایکٹ میں حقائق کو مکمل طور پر نظر انداز کرتے ہوئے "چین کے خطرے" کے بیانیے کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا گیا ہے، چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی گئی ، کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی)کو نقصان اور بدنام کیا گیا اور یہ چین کے خلاف ایک سنگین سیاسی اشتعال انگیزی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ سی پی سی کی قیادت تاریخ اور عوام کی جانب سے کیا گیا ایک انتخاب ہے۔ چینی عوام اپنے ملک کی ترقی کو دبانے ، اسے روکنے اور چینی قوم کی تجدید کو ناکام بنانے کے امریکی مذموم ارادے سے واضح طور پر آگاہ ہیں۔ چینی عوام اور سی پی سی کے درمیان دراڑ پیدا کرنے کی کوششیں کامیاب نہیں ہوں گی۔

ترجمان نے کہا کہ اس ایکٹ میں تائیوان کے بارے میں بڑی تعداد میں منفی دفعات بھی شامل ہیں جو ایک چین کے اصول اور دونوں ممالک کے درمیان موجود تین مشترکہ اعلامیوں کی شرائط کی سنگین خلاف ورزی ہیں۔ترجمان کے مطابق، اس ایکٹ سے "تائیوان کی آزادی" کی علیحدگی پسند قوتوں کو سنگین غلط پیغام دیاگیا اور آبنائے تائیوان کے امن و استحکام کو بری طرح سے متاثر کیا گیا۔

ترجمان نے کہا کہ تائیوان چینی تائیوان ہے۔ چین کے اندرونی معاملات میں کسی قسم کی بیرونی مداخلت کو برداشت نہیں کیا جائے گا، امریکہ کو چین پر قابو پانے کے لیے تائیوان کو استعمال کرنا بند ، مالی امداد روکنے، ایک چین کے اصول کو مسخ اور کھوکھلا کرنے کی کوششیں ختم کرنے کی ضرورت ہے اور وہ اس خطرناک راستے پر مزید پیش رفت کو روک دے۔

ترجمان نے کہا کہ ہم امریکہ پر زور دیتے ہیں کہ وہ بالی میں دونوں ممالک کے صدور کے درمیان طے پانے والی اہم مشترکہ مفاہمت پر دل سے عمل کرے، سرد جنگ اور دوسروں کو نقصان پہنچانے کی ذہنیت اور نظریاتی تعصب ترک کرتے ہوئے چین کی ترقی اور چین-امریکہ تعلقات کے بارے میں ایک معروضی اور عقلی نظریہ اختیار کرے اور ایکٹ میں چین سے متعلق منفی شقوں پر عمل درآمد نہ کرے۔ترجمان نے مزید کہا کہ چین اپنی خودمختاری، سلامتی اور ترقی کے مفادات کے تحفظ کے لیے مضبوط اور پرعزم اقدامات اٹھائے گا۔

چین کا وبا کے انتہائی خطرے والے علاقوں میں ط...

بیجنگ (شِنہوا) چین نے کوویڈ-19 وبا کے دوران بزرگوں کی دیکھ بھال کے مراکز اور سماجی بہبود کے اداروں میں طبی خدمات کی فراہمی کو ترجیح دینے کے لیے اقدامات اٹھائے ہیں۔

وزارت شہری امور کی طرف سے منعقدہ ویڈیو کانفرنس میں مقامی شہری امور کے محکموں کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ انتہائی خطرے والے مقامات کی مکمل چھان بین کرتے ہوئے ادویات کے ذخائر، طبی علاج، صحت کی خدمات، ویکسی نیشن خدمات اور ہنگامی ردعمل کی صلاحیتوں کا جائزہ لیں۔

اجلاس میں زور دیا گیا کہ مقامی سطح پر پارٹی کمیٹیاں اور حکومتیں ایسے اداروں کو مدد فراہم کریں جن کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

اجلاس میں نرسنگ ہومز میں متاثرہ افراد کی نقل و حمل اور علاج کے لیے ہسپتالوں کو نامزد کرنے کا بھی کہا گیا اور تاکید کی کہ فلاحی اداروں میں بچوں کو طبی دیکھ بھال تک خصوصی رسائی فراہم کی جائے۔

۲۶ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چینی صوبہ شنشی کی جانب سے کاروباری سرگرمیوں...

تائی یوان(شِنہوا) چین کے شمالی صوبے شنشی نے مرکزی حکومت کی جانب سے کوویڈ-19 ردعمل کو ایڈجسٹ کرنے کے بعد مارکیٹ اداروں کے لیے کاروباری سرگرمیاں اور پیداوار دوبارہ شروع کرنے کے لیے 20 مخصوص اقدامات متعارف کرائے ہیں۔

شنشی کی صوبائی مارکیٹ کی نگران انتظامیہ کے مطابق، ان اقدامات میں امدادی خدمات کو بہتر بنانا، تکنیکی مدد فراہم کرنا، جامع اور محتاط نگرانی کرنا اور وباسے متعلق غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف کریک ڈاؤن شامل ہے۔

امدادی خدمات کو بہتر بنانے کے حوالے سے، شنشی کی صوبائی حکومت نے تمام سطحوں کی حکومتوں کو مارکیٹ اداروں کے باقاعدہ دورے کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ کاروباری سرگرمیوں اور پیداوار کی بحالی میں عملی مشکلات کو حل کرنے میں فعال طور پر مدد کی جا سکے۔

شنشی صوبے نے انفرادی طور پر ملکیتی کاروباری اداروں کو منسلک کرنے کے لیے ایک ورکنگ سسٹم قائم اور موزوں مدد فراہم کرنے کے لیے درجہ بند امدادی اقدامات اٹھائے ہیں۔ صوبے نے غیر رابطہ مارکیٹ اداروں کی آن لائن اور میل کے ذریعے رجسٹریشن کا طریقہ کار بھی نافذ کیاہے۔

کاروباری سرگرمیوں اور پیداوار کی بحالی کے لیے یکساں مواقع کی فراہمی کے لیے، صوبہ وبا سے متعلق غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کرے گا اور وبا سے بچاؤ اور روزمرہ استعمال کے سامان کے معیار اور حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے نگرانی کا ایک طریقہ کار قائم کرے گا۔

۲۶ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین ۔ بیجنگ ۔ لی کھ چھیانگ ۔ ایچ کے ایس اے آ...

چین کے دارالحکومت بیجنگ میں وزیر اعظم لی کھ چھیانگ اور ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے (ایچ کے ایس اے آر) کے چیف ایگزیکٹو جان لی  ملاقات کے بعد تصویر بنوا رہے ہیں۔(شِنہوا)

۲۶ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین ۔ بیجنگ ۔ لی کھ چھیانگ ۔ ایچ کے ایس اے آ...

چین کے دارالحکومت بیجنگ میں وزیر اعظم لی کھ چھیانگ سے ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے (ایچ کے ایس اے آر) کے چیف ایگزیکٹو جان لی  ملاقات کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

۲۶ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

مشرق وسطیٰ ۔ نابلس ۔ تصادم

مغربی کنارے میں نابلس کے مشرقی گاؤں بیت دجن میں یہودی آبادکاری میں توسیع کیخلاف احتجاج میں  فلسطینی  اسرائیلی فوجیوں پر پتھراؤ کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

۲۶ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

مشرق وسطیٰ ۔ نابلس ۔ تصادم

مغربی کنارے میں نابلس کے مشرقی گاؤں بیت دجن میں یہودی آبادکاری میں توسیع کیخلاف احتجاج میں فلسطینی مظاہرین سے تصادم کے دوران اسرائیلی فوجی پوزیشن لے رہے ہیں۔(شِنہوا)

۲۶ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

مشرق وسطیٰ ۔ نابلس ۔ تصادم

مغربی کنارے میں نابلس کے مشرقی گاؤں بیت دجن میں یہودی آبادکاری میں توسیع کیخلاف احتجاج میں  فلسطینی  اسرائیلی فوجیوں پر پتھراؤ کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

۲۶ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین میں گیگا بٹ 5جی اور آپٹیکل فائبرتک رسائی...

بیجنگ (شِنہوا) چین میں رواں سال اکتوبر کے آخر تک  گیگا بٹ 5جی اور آپٹیکل فائبر خدمات پیش کرنے کی صلاحیت کے حامل شہروں کی تعداد 110 تک پہنچ گئی تھی۔

وزارت صنعت و انفارمیشن ٹیکنالوجی کے مطابق،علاقائی تقسیم کے لحاظ سے، ان میں سے 41 شہر ملک کے مشرقی، 29 وسطی اور 40 مغربی علاقوں سے ہیں۔

ان شہروں میں اوسط گھروں میں گیگابٹ فائبر نیٹ ورک کی کوریج 100 فیصد سے تجاوز ، جبکہ 5جی بیس سٹیشنز کی تعداد فی 10ہزار افراد میں سے 22.2 تک پہنچ گئی، جو کہ15.7 کی قومی اوسط سے زیادہ ہے۔

ان شہروں میں، 80 فیصد سے زیادہ بڑے سرکاری ہسپتالوں، کلیدی یونیورسٹیوں، بڑے ثقافتی و سیاحتی مقامات، ہوائی اڈوں اور اہم شاہرات کو 5جی نیٹ ورک تک رسائی حاصل ہے۔

۲۶ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

تھائی لینڈ میں کرسمس کی مبارکباد کیلئے سانتا...

بنکاک(شِنہوا)بنکاک اوشین ورلڈ میں آمدہ کرسمس کا استقبال کرنے کیلئے "سانتا کلاز" کی غوطہ خوری کے شو کا انعقاد کیا گیا۔

تھائی لینڈ کے بنکاک اوشین ورلڈ  میں سانتا کلاز کے لباس میں ملبوس ایک غوطہ خور پرفارم کر رہا ہے۔(شِنہوا)

ہانگ کانگ ٹیلنٹ سروس کا آن لائن پلیٹ فارم مت...

ہانگ کانگ(شِنہوا) ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطے (ایچ کے ایس اے آر) کی حکومت 28 دسمبر کو ٹیلنٹ سروس کا آن لائن پلیٹ فارم شروع کرے گی۔ایسے موقع پر جب مالیاتی مرکز ہنرمند افراد کی تلاش کی کوششیں تیز کررہے ہیں اس اقدام کا مقصد داخلے کی درخواست کو آسان بنانا ہے۔

ایچ کے ایس اے آر حکومت کے انتظامی چیف سیکرٹری چھان کے ووک- کی نے کہا کہ ٹیلنٹ سروس یونٹ (ٹی ایس یو) کا پلیٹ فارم نہ صرف ہانگ کانگ کی ٹیلنٹ ایڈمیشن سکیموں بارے معلومات فراہم کرے گا بلکہ ایچ کے ایس اے آر امیگریشن ڈیپارٹمنٹ سے بھی رابطہ کرے گا، جس سے پوری دنیا سے ہنرمند درخواستیں جمع کرانے یا آن لائن تفصیلات حاصل کرسکیں گے۔

چھان نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ ایچ کے ایس اے آر حکومت ٹیلنٹ کو متوجہ کرنے کی حکمت عملی کی تشکیل، اس پر عملدرآمد اور مربوط کرنے کے لیے ٹی ایس یو دفتر کے قیام کے لیے بھی  تیاری کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ متعلقہ ٹیلنٹ ایڈمیشن سکیموں کی درخواست اور منظوری کے عمل کو مکمل طور پر سادہ اور آسان بنایا جائے گا۔ درخواست کی منظوری کا عمل عام طور پر مطلوبہ ڈیٹا اور معاون دستاویزات جمع کرانے کے بعد چار ہفتوں کے اندر مکمل کیا جا سکتا ہے۔

چھان نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ کم از کم 35ہزار ہنرمند افراد کو راغب کرنے کا ہدف حاصل کرلیا جائے گا جن کے اگلے تین سالوں کے دوران کم از کم 12 ماہ یہاں قیام کی توقع ہے۔

۲۵ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

روس، نرسنگ ہوم میں آگ لگنے سے 20 افراد ہلاک

ولادیوستوک(شِنہوا)روس کے مغربی سربیا خطے کے شہر کیمروو میں ایک نجی نرسنگ ہوم میں آگ لگنے کے باعث کم از کم 20 افراد ہلاک اور 6 زخمی ہو گئے ہیں۔

تاس نیوز ایجنسی نے ہفتہ کے روز بتایا کہ 2 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

خبر میں قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے حوالے سے بتایا گیا کہ آتشزدگی کا واقعہ گرم کرنے کیلئے استعمال ہونیوالے چولہے میں خرابی کی وجہ سے پیش آیا۔

آگ گزشتہ شب لکڑی سے بنی ایک دو منزلہ عمارت میں لگی جس میں ایک پرائیویٹ نرسنگ ہوم قائم تھا ، قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے مطابق یہ نرسنگ ہوم غیر قانونی تھا۔

۲۵ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چینی وزیر اعظم کی ہانگ کانگ خصوصی انتظامی عل...

بیجنگ(شِنہوا) وزیر اعظم لی کھ چھیانگ  نے ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے (ایچ کے ایس اے آر) کے چیف ایگزیکٹو جان لی سے ملاقات کی، جو اس وقت بیجنگ کے دورہ پر  ہیں۔

ملاقات کے دوران، لی کو ہانگ کانگ کی موجودہ صورتحال اور ایچ کے ایس اے آر حکومت کے امور کے بارے میں رپورٹ پیش کی گئی۔

نائب وزیر اعظم ہان ژینگ بھی ملاقات میں موجود تھے۔

وزیر اعظم لی نے کہا کہ ایس اے آر کے چھٹی مدت کے چیف ایگزیکٹو کے طور پر عہدہ سنبھالنے کے بعد سے، لی نے ایچ کے ایس اے آر حکومت کی عوامی خدشات کو فعال طور پر حل کرنے ، معیشت کی بحالی اور معاشی اور سماجی مسائل کے حل کے لیے قیادت کی ہے۔ وزیر اعظم لی نے کہا کہ مرکزی حکومت مکمل طور پر لی اور ایچ کے ایس اے آر حکومت کی کارکردگی کا اعتراف کرتی ہے۔

لی کھ چھیانگ  نے کہا کہ مرکزی حکومت "ایک ملک، دو نظام" کی پالیسی پر مکمل، دیانتداری اور عزم کے ساتھ عمل پیرا رہے گی، جس کے تحت ہانگ کانگ کے لوگ اعلیٰ خود مختاری کے ساتھ ہانگ کانگ کا نظم و نسق چلارہے ہیں۔ یہ اس بات کو بھی یقینی بنائے گا کہ مرکزی حکومت خطے پر مجموعی دائرہ اختیار کا استعمال کرے۔ مرکزی حکومت اس بات کا بھی خیال رکھے گی کہ ہانگ کانگ کا انتظام محب وطن لوگوں کے ہاتھ میں ہے اور وہ قانون پر مبنی انتظامیہ میں چیف ایگزیکٹو اور ایس اے آر حکومت کو مکمل تعاون فراہم کرے گی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ہانگ کانگ کا مستقبل مادر وطن کے مستقبل سے جڑا ہوا ہے، انہوں نے ایس اے آر حکومت سے ہانگ کانگ کے تمام شعبوں کے لوگوں کو متحد رکھنے، ہانگ کانگ کو ملک کی مجموعی ترقی میں ضم کرتے ہوئے خطے کے مخصوص مواقع سے مکمل فائدہ اٹھانے پر زوردیا۔

۲۵ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

فجی میں نئی مخلوط حکومت کا وزیراعظم منتخب

سووا(شِنہوا)فجی میں پارلیمنٹ کے پہلے اجلاس کے موقع پر پیپلز الائنس(پی اے) پارٹی کے رہنماء سیتونی رابوکا کو آئندہ 4 سال کیلئے نئی مخلوط حکومت کا وزیراعظم منتخب کر لیا گیا ہے۔

فجی براڈکاسٹنگ کارپوریشن نے ہفتہ کے روز بتایا کہ 74 سالہ رابوکا کو 28 ووٹ جبکہ فجی فرسٹ پارٹی(ایف ایف پی) کے رہنماء ویریچی بینی ماراما کو 27 ووٹ ملے ہیں۔

دریں اثناء توئی کاکوا راتو نیچاما لالابالاوو کو پارلیمنٹ کا نیا اسپیکر منتخب کر لیا گیا ہے۔

گزشتہ بدھ کو منعقد ہونیوالے رواں سال کے عام انتخابات میں ایف ایف پی نے 26، پی اے نے 21، اسکی شراکت دار نیشنل فیڈریشن پارٹی( این ایف پی) نے 5 اور سوشل ڈیموکریٹک لبرل پارٹی(سوڈیلپا) نے 3 نشستیں حاصل کی ہیں۔

فجی کے انتخابی نظام کے تحت اگر کوئی پارٹی 55 رکنی پارلیمان میں 28 یا اس سے زیادہ نشستیں جیت لیتی ہے تو وہ حکومت بنا سکتی ہے۔ ایف ایف پی 2014ء سے برسراقتدار تھی لیکن اس بار پارٹی پارلیمنٹ میں اکثریت حاصل کرنے میں ناکام رہی ہے۔

پی اے اور این ایف پی الیکشن سے قبل ہی اتحاد کر چکی ہیں۔سوڈیلپا نے جمعہ کے روز پی اے اور این ایف پی کے ساتھ ملکر مخلوط حکومت بنانے کا فیصلہ کیا ہے ، نئی مخلوط حکومت کے پاس پارلیمنٹ میں 29 نشستیں ہوں گی۔

رابوکا 1992ء سے 1999ء تک فجی کے وزیراعظم رہ چکے ہیں۔

۲۵ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں