چین، جنوب مغربی چھونگ چھنگ کے جی فینگ علاقے میں سیاح کھانے پینے کی اشیا ٔ خرید رہے ہیں۔ (شِنہوا)
چین، جنوب مغربی چھونگ چھنگ کے جی فینگ ضلع میں لوگ کھانے پینے کی اشیا ٔ خرید رہے ہیں۔ (شِنہوا)
چین، جنوب مغربی چھونگ چھنگ کے جی فینگ علاقے میں سیاح کھانے پینے کی اشیا ٔ خرید رہے ہیں۔ (شِنہوا)
چین، جنوب مغربی چھونگ چھنگ میں لوگ چھونگ چھنگ ڈیپارٹمنٹل اسٹور کا دورہ کررہے ہیں۔ (شِنہوا)
چین، جنوب مغربی چھونگ چھنگ کے جی فینگ بے کی شان چھنگ گلی کا سیاح دورہ کررہے ہیں ۔(شِنہوا)
چین، جنوب مغربی چھونگ چھنگ کے جی فینگ بے کاروباری ضلع میں سیاح مقامی پکوان چکھ رہے ہیں ۔(شِنہوا)
چائنہ ایکس ڈی گروپ نے سوڈانی حکومت کے ساتھ ایک معاہدے پردستخط کیے ہیں جس کے تحت سوڈان کی مغربی ریاست کوردوفان کے دارالحکومت الفولا میں ایک الیکٹریکل سب اسٹیشن کی تعمیر کی جائے گی تاکہ ریاست کے شہروں کو قومی پاور گرڈ سے منسلک کیا جا سکے۔سوڈان کے دارالحکومت خرطوم میں ہونے والی دستخط کی اس تقریب میں سوڈان کے وزیر خزانہ جبر یل ابراہیم، سوڈان میں چینی سفارت خانے کے نمائندوں اورمغربی کوردوفان ریاست کے حکام نے شرکت کی۔ابراہیم نے تقریب میں اظہار خیال کے دوران سوڈان کے چین کے ساتھ تعاون کا ذکر کرتے ہوئے اس کو فا ئدہ مند قرار دیا ۔ انہوں نے کہا کہ ریاض میں حال ہی میں ہونے والے چین اورعرب ریاستوں کے سربراہی اجلاس میں چین نے سوڈان کے ساتھ تعلقات کو وسعت دینے کا وعدہ کیا تھا۔انہوں نے کہا ہمیں امید ہے کہ یہ تعلقات ہمیں ملک کے بنیادی ڈھانچے کو ترقی دینے اور مختلف شعبوں میں ترقی حاصل کرنے میں مدد فراہم کر یں گے۔
سوڈان میں چینی سفارت خانے کے تجارتی قونصلر گو ہو نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے سوڈان میں سرمایہ کاری کے لیے چینی کمپنیوں کی حوصلہ افزائی جاری رکھنے کا عزم کیا۔شمالی افریقہ اور مشرق وسطی کے لیے چائنہ ایکس ڈی گروپ کے جنرل منیجر ژانگ یان وین نے کہا کہ سوڈان میں ان کی کمپنی کی جانب سے شروع کیا جانے والا یہ منصوبہ مقامی لوگوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانے اور خطے کی معیشت، ترقی اور تعاون کو بڑھانے میں مدد فراہم کرے گا۔یہ منصوبہ 6 ماہ میں مکمل کیا جائے گا جس پر94 لاکھ امریکی ڈالر لاگت آئے گی۔الفولا سب اسٹیشن سوڈان میں بجلی کی پیداوار بڑھانے والے اسٹریٹجک منصوبوں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔ اس منصوبے سے 450 میگا واٹ بجلی پیدا ہوگی اور اس سے جنوب مغربی سوڈان میں مغربی کوردوفان ریاست کے بڑے علاقوں کے لیے بجلی فراہم کرنے کی توقع ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
چین کے صدر، کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے کہا ہے انھیں امید ہے کہ چینی فنکار ملک کو مضبوط ثقافت کے ساتھ ایک سوشلسٹ ملک کے حوالے سے ترقی دینے میں اہم کردار کریں گے۔صدر شی نے ان خیالات کا اظہار چائنہ اورینٹل پرفارمنگ آرٹس گروپ کے فنکاروں کو ایک جوابی حوصلہ افزائی خط میں کیا ہے۔شی نے کہا انہیں امید ہے کہ یہ گروپ گانے اور رقص کی پرفارمنس میں نئے دور کے مرکزی دھارے کی اقدار اور چینی عوام کی قوت کا بھرپور مظاہرہ کرے گا ، تاکہ پرفارمنگ آرٹس کی خوشحالی ، ثقافتی اعتماد اور طاقت کی تعمیر کی جا سکے۔خط میں کہا گیا ہے کہ وہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 20 ویں قومی کانگریس کے جذبے کا سنجیدگی سے مطالعہ کریں ، اسے پھیلائیں اور مستحکم ثقافت کے ساتھ ایک سوشلسٹ ملک کی تعمیر میں نیا کردارادا کریں۔شی جن پھنگ نے خط میں کہا کہ رواں سال چائنہ اورینٹل پرفارمنگ آرٹس گروپ کے 2 پیشرں ، سینٹرل سونگ اینڈ ڈانس ٹروپے کے قیام کی 70 ویں،اور اورینٹل سونگ اینڈ ڈانس ٹروپے کے قیام کی 60 ویں سالگرہ منائی جارہی ہے۔شی نے کہا کہ اس موقع پر میں آپ کو ، تمام فنکاروں اور عملے کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں
۔شی نے نشاندہی کر تے ہو ئے کہا کہ گزشتہ برسوں میں فنکاروں نے ادب اور فنون لطیفہ بارے پارٹی کے اصولوں اور پالیسیوں کو ایمانداری سے نافذ کیا، بہت سے عمدہ کام تیار کئے، پرفارمنگ آرٹس کی خوشحالی ،ترقی اور دیگر ممالک کے ساتھ ثقافتی تبادلوں میں مثبت کردارادا کیا ہے اور ایک اہم "ثقافتی سفیر" اور نئے چین کا ایک روشن "ثقافتی نشان " بن گئے ہیں۔شی نے کہا کہ فنکاروں کی نسلیں اپنی اصل خواہشات پر قائم رہتی اور اپنے مشن کو ذہن میں رکھتی ہیں۔ وہ وقت کے گیت گاتے ہیں اور لوگوں کے لئے رقص کرتے ہیں ، فنکاروں کی حیثیت سے اپنا مشن اور ذمہ داریاں نبھاتے ہیں۔شی نے کہا کہ وہ پرامید ہیں کہ یہ گروپ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 20 ویں قومی کانگریس کے جذبے کا مزید مطالعہ ، تشہیر اور عمل درآمد کرے گا ۔ عوامی نقطہ نظر کے تحت فنون لطفیہ کی تخلیق کرے گا، فنون کے حصول میں سالمیت ،اعلی معیار کی تلاش ، بنیادی اصولوں کو برقرار اور نئی راہیں تلاش کرے گا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
چین کے مرکزی بینک نے آئندہ نئے سال کی خوشی میں یادگاری سکوں کا ایک سیٹ جاری کردیا ہے۔پیپلزبینک آف چائنہ کے مطابق قانونی حیثیت کے حا مل3سکوں کے اس سیٹ میں ایک سونے، ایک چاندی اور ایک دورنگی تابنے کے مرکب کا سکہ شامل ہے ۔ مرکزی بینک نے کہا ہے کہ سونے اور چاندی کے سکوں کی مالیت بالترتیب 10 یوآن (تقریبا 1.43 امریکی ڈالرز)اور 3 یوآن ہے۔ اس میں سامنے کی سمت قومی علامت اور سال کا نمبر "2023" درج ہے۔سکوں کی پشت پر چینی کردار "فو" کندہ کیا گیا ہے، جو خوشی اور خوش قسمتی کی علامت ہے ۔ اسے شیر رقص جیسے چینی روایتی تہوار کے ڈیزائن کے ساتھ سجایا گیا ہے۔مرکزی بینک نے کہا ہے کہ 2 رنگی تانبے کے سکے کی مالیت 10 یوآن ہے ۔اس میں خرگوش کی تصویر کے ساتھ ساتھ روایتی چینی کاغذ کاٹنے کے نمونے اور نئے سال کے پرنٹس کے عناصر بھی شامل ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
بیجنگ (شِنہوا) چین کے مرکزی بینک نے آئندہ نئے سال کی خوشی میں یادگاری سکوں کا ایک سیٹ جاری کردیا ہے۔
پیپلزبینک آف چائنہ کے مطابق قانونی حیثیت کے حا مل 3 سکوں کے اس سیٹ میں ایک سونے، ایک چاندی اور ایک دورنگی تابنے کے مرکب کا سکہ شامل ہے۔
مرکزی بینک نے کہا ہے کہ سونے اور چاندی کے سکوں کی مالیت بالترتیب 10 یوآن (تقریباً 1.43 امریکی ڈالرز) اور 3 یوآن ہے۔ اس میں سامنے کی سمت قومی علامت اور سال کا نمبر "2023" درج ہے۔
سکوں کی پشت پر چینی کردار "فو" کندہ کیا گیا ہے، جو خوشی اور خوش قسمتی کی علامت ہے ۔ اسے شیر رقص جیسے چینی روایتی تہوار کے ڈیزائن کے ساتھ سجایا گیا ہے۔
مرکزی بینک نے کہا ہے کہ 2 رنگی تانبے کے سکے کی مالیت 10 یوآن ہے ۔اس میں خرگوش کی تصویر کے ساتھ ساتھ روایتی چینی کاغذ کاٹنے کے نمونے اور نئے سال کے پرنٹس کے عناصر بھی شامل ہیں۔
یمن کے شہر البیضا کے گائوں دجرہ میں 3منزلہ عمارت گرنے کے نتیجے میں 9افراد جا ں بحق جبکہ 8زخمی ہوگئے ، ریسکوحکام نے بتایا کہ وقوعہ پر جا کر زخمیوں کو ملبے سے نکالنے کی کوشش کرنے والی طبی ٹیم کے بھی تین افراد جاں بحق ہوگئے ہیں اور اس طرح اس حادثے میں کل 9افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں،ملبے میں دبے 12افراد کو بچا لیا گیا ہے،ابھی تک عمارت گرنے کی وجہ سامنے نہیں آئی ۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
امریکہ کی وفاقی عدالت نے امریکی فوج میں فرائض ادا کرنے والے سکھ فوجیوں کو داڑھی اور پگڑی کی اجازت دے دی ہے،کولمبیا کورٹ آف اپیل نے داڑھی اور پگڑی کی اجازت نہ ملنے پر امریکہ نیول پیادہ یونٹ میں شامل 3سکھ مدعیوں کی شکایت کو حق بجانب قرار دیا ہے،عدالت نے کہا کہ سکھ فوجی اپنے دینی اعتقاد کے مطابق داڑھی رکھ سکیں اور پگڑی باندھ سکیں گے اور یہ چیزیں ان کے فرائض کے راستے میں رکاوٹ نہیں بنیں گی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
بھارتی ریاست اترپردیش میں چوروں نے بینک کے لاکرز والے حصے تک پہنچنے کے لیے 10فٹ لمبی اور 4فٹ چوڑی سرنگ کھود دی اور بآسانی سونا چرا کر فرار ہوگئے،بھارتی میڈیا کے مطابق اترپردیش کے شہر کان پور میں چوروں نے فلمی انداز میں چوری کی واردات کر ڈالی جس نے پولیس اور بینک کے عملے کو حیرت میں ڈال دیا،بینک منیجر حسب معمول آفس پہنچے تو لاکرز کھلے پائے، تالے ٹوٹے ہوئے تھے اور 1.8کلو گرام سونا غائب تھا جس کی مالیت ایک کروڑ بنتی ہے۔ فوری طور پر پولیس کو طلب کیا گیا،پولیس کا کہنا تھا کہ چوروں نے بینک کے برابر میں خالی پلاٹ سے 10فٹ لمبی اور 4فٹ چوڑی سرنگ کھودی اور لاکرز تک پہنچے اور صفایا کردیا۔ چوروں نے کیش کا لاکرز بھی توڑنے کی کوشش کی لیکن ناکام رہے جس میں 32لاکھ روپے تھے،بینک منیجر نے اپنے بیان میں بتایا کہ یہ زیورات 29شہریوں کے تھے جنھوں نے بینک سے قرضہ لینے کے لیے سونا جمع کرایا تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
نیپال میں ایک بار پھر باغی کمیونسٹ رہنما پشپا کمال ڈاہل المعروف پرچنڈا وزیر اعظم کے عہدے پر فائز ہوگئے وہ اس سے قبل 2008 اور 2017میں بھی وزیراعظم رہ چکے ہیں،عالمی میڈیا رپورٹسکے مطابق نیپالی صدر کی پیشکش پر ملک کی سب سے زیادہ نشست رکھنے والی پارٹی کانگریس مقررہ مدت تک وزیراعظم کے عہدے کے لیے اپنا امیدوار سامنے نہیں لاسکی تھی،جس پر سابق وزیراعظم اولی کی رہائش گاہ پر ملک کے نئے وزیراعظم کے انتخاب کے لیے ہونے والے اہم اجلاس میں قرعہ فال 68سالہ پشپا کمال ڈاہل کے نام نکلا،طویل مشاورت کے بعد نام فائنل ہونے پر صدر بدیا دیوی بھنڈاری نے آئین کے آرٹیکل 76کی شق 2کے تحت پشپا کمال ڈاہل کو وزیراعظم مقرر کردیا۔ پشپا سیاسی زندگی میں پرچنڈا کے نام سے جانے جاتے ہیں اور وہ کمیونسٹ پارٹی آف نیپال کے چیئرمین بھی ہیں،نیپالی آئین کے تحت صدر نے دو یا اس سے زیادہ پارلیمانی جماعتوں کی حمایت حاصل کرنے والے ایوان نمائندگان میں سے کسی بھی رکن کو وزیراعظم کے عہدے کے لیے دعوی پیش کرنے کا کہا تھا،کمیونسٹ پارٹی کے چیئرمین پراچنڈا کو 275رکنی ایوان نمائندگان میں سے مختلف سیاسی جماعتوں کے اتحاد کے باعث 165ارکان کی حمایت حاصل ہے اور امید ہے وہ اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے،باغی مزاج پراچنڈا ماو نواز تھے اور 1996سے 2006کے درمیان مسلح جدوجہد کی جن میں سے 13سال وہ زیر زمین رہے تاہم امن معاہدے کے تحت کمیونسٹ پارٹی نے مسلح جدوجہد ترک کی تو عملی سیاست میں آئے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
رات کی شفٹ میں ڈیوٹی کے دوران سونے پر ملازمت سے فارغ کیے جانے والے ملازم نے فیکٹری کے مالک سمیت 3افراد کو قتل کر دیا،بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست گجرات میں امبرائڈری فرم کے مالک کے رات کی شفٹ کے دوران سونے پر اپنے ملازم دیدانت ٹیکسو کو ملازمت سے فارغ کیا،میڈیا رپورٹس کے مطابق ملازمت سے نکالے جانے پر ویدانت ٹیکسو نے فیکٹری کے مالک سے بدلہ لینے کی ٹھانی اور پھر اپنے دوست کے ہمراہ سورت شہر میں چاقو سے حملہ کر کے فرم کے مالک کلپیش ڈھولکیا، اس کے والد اور انکل کو ہلاک کر دیا،سورت پولیس نے تین افراد کے قتل کے الزام میں دو افراد کو حراست میں بھی لے لیا ہے اور معاملے کی تحقیقات کے لیے خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دیدی ہے،بھارتی میڈیا کے مطابق واقعے کی سی سی ٹی وی بھی موجود ہے جس میں ملزم کو اپنے ساتھی کے ساتھ تیز دھار آلے کے ساتھ فیکڑی میں داخل ہوتے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
یوکرین سے سیکڑوں میل دور روس کے اینگلس ائیربیس پر دھماکوں کی آواز سنی گئی ہے،غیرملکی میڈیا کے مطابق یوکرینی اور روسی آن لائن میڈیا میں شائع ہونے والی رپورٹس کے مطابق یوکرین سے سیکڑوں میل دور روس کے بیچ و بیچ ساراتوف کے قریب موجود اینگلس ائیربیس پر دھماکوں کی آواز سنی گئی ہے،برطانوی میڈیاکے مطابق روسی حکام نے تا حال دھماکوں کی تصدیق یا تردید نہیں کی ہے تاہم یوکرینی اور روسی آن لائن میڈیا نے دھماکوں کی خبریں شائع کی ہیں، اینگلس ائیربیس پر دو دھماکے ہوئے ہیں جبکہ روسی نیوز آئوٹ لیٹ بازا نے مقامی شہریوں کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ ائیربیس سے ہوائی حملے کے سائرن بجنے اور ایک زوردار دھماکے کی آواز سنی گئی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
شمال مغربی اسپین میں مسافر بس پل سے کراس کرتے ہوئے تیز بہتے دریا میں گر گئی جس کے نتیجے 6افراد ہلاک ہوگئے،غیر ملکی میڈیا کے مطابق مقامی کمپنی کی مسافر بس نامعلوم وجوہات کی بنا پر تیزی سے بہتے دریا پر بنے پل سے 131فٹ نیچے گر گئی،ریسکیو ذرائع کا کہنا تھا کہ واقعے میں 6مسافر ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ رسیوں کی مدد سے حادثے کا شکار بس میں سے دو زخمیوں کو ریسکیو کر لیا گیا ہے جبکہ دیگر کی تلاش جاری ہے،پولیس ترجمان کے مطابق ڈرائیور کا الکوہل ٹیسٹ منفی آگیا ہے، حادثے کی وجوہات ابھی تک سامنے نہیں آ سکیں تاہم حادثے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
قطر کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں افغانستان کی طالبان حکومت کی جانب سے ملک میں خواتین کے سماجی تنظیموں میں کام کرنے پر عائد نئی پابندی پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا ہے،قطری وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں خواتین کے احترام اور کام کرنے کے حق سمیت دیگر انسانی حقوق پر زور دیتے ہوئے طالبان حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنے فیصلے پر نظرثانی کریں،واضح رہے کہ افغانستان میں امریکی جنگ کے دوران قطر نے امن مذاکرات کیلئے طالبان وفود کی میزبانی کی تھی اور مذاکرات کیلئے قطر ہی میں طالبان کا آفس بھی قائم کیا گیا تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
جاپان کے شمالی اور مغربی علاقوں میں شدید برفباری کے باعث مختلف حادثات میں ہلاکتوں کی تعداد 14ہوگئی،جاپانی میڈیا کے مطابق برفباری سے ہونے والے حادثات میں 87افراد زخمی ہوئے ہیں،نیگاتا ریجن کے دیہی علاقوں میں 20سینٹی میٹر سے ایک میٹر تک برف پڑ چکی ہے، خراب موسم کی وجہ سے علاقے میں بلیک آئوٹ ہے اور دو ہزار صارفین گذشتہ روز سے بجلی سے محروم ہیں،حکام نے لوگوں کو پیر تک احتیاط برتنے اور گھروں میں رہنے کی ہدایت کی ہے،خیال رہے کہ جاپان کے شمالی اور مغربی ساحلی علاقوں میں 17دسمبر سے شدید برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
چین کا شمال مشرقی صوبہ اناج میں اہم بنیاد کا حامل ہے اور گزشتہ برسوں کے دوران اس نے زراعت کو مستحکم کرنے کے لئے ایک جدید زرعی نظام تیار کیا ہے۔اس نے حالیہ برسوں میں اناج کی ریکارڈ پیداوار حاصل کی ہے جو سیاہ مٹی کے تحفظ، بیج کی صعنت کی ترقی، صنعتی چین کی اپ گریڈنگ سمیت دیگر کوششوں کی مرہون منت ہے۔سال 2021 میں جیلن میں اناج کی پیداوار پہلی بار 40 ارب کلوگرام سے تجاوز کرگئی تھی۔ یہ شرح نمو کے اعتبار سے اناج پیدا کرنے والے چین کے سر فہرست 10 صوبوں میں اول نمبر پر ہے ۔ رواں سال جیلن نے ایک منصوبہ شروع کیا جس کا مقصد 2030 تک 50 ارب کلوگرام اناج کی پیداواری صلاحیت کا حصول ہے۔لی شو کانٹی میں اناج اگانے والے ایک کسان چھنگ کوئی نے بتایا کہ آئندہ سال موسم بہار میں کھیت سے تنکے صاف کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی کیونکہ بوائی کے لئے نو۔ ٹل پلانٹر استعمال کیا جائے گا۔
اس طرح کم سے کم مٹی خرابی کا شکار ہوگی۔زمین ڈھاپنے والے مکئی کے تنکے اور اس کا میکانائزڈ پروڈکشن ٹیکنالوجی کا عمل کانٹی کی بنیادی ترقی کا حصہ ہے جس نے نہ صرف اناج کی پیداوار میں اضافہ کیا ہے بلکہ سیاہ مٹی کو بھی تحفظ فراہم کیا ہے۔چینی اکیڈمی برائے سائنسز نے 2021 کے بعد سے چین کے شمال مشرقی صوبوں کے ساتھ مل کر زرعی ٹیکنالوجی پر توجہ مرکوز کی ہے اور 10 ہزار مو (تقریبا 666.67 ہیکٹرز) پر مشتمل 7 نمائشی زون تعمیر کئے۔چینی اکیڈمی برائے سائنسز سے وابستہ تقریبا ایک ہزار محققین نے دیہاتوں کا دورہ کیا اور صوبے میں سیاہ مٹی کے تحفظ بارے تکنیک میں مدد فراہم کی۔گزشتہ 2 برس میں تحفظ فراہم کردہ رقبے کو 1 کروڑ مو سے بڑھا کر 3 کروڑ 28 لاکھ 30 ہزار مو کردیا گیا ہے جو صوبے میں مکئی کیزیرکاشت رقبے کا نصف ہے۔سیاہ مٹی جیلن کی اناج کی پیداوار میں کلیدی حیثیت رکھتی ہے ۔جیلن میں کاشت شدہ زمین کا 65 فیصد سے زیادہ حصہ سیاہ مٹی پر مشتمل ہے اور 80 فیصد سے زائد اناج سیاہ مٹی سے پیدا ہوتا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
جوہانسبرگ کے مشرق میں واقع جنوبی افریقی شہر بوکسبرگ میں ایل پی جی ٹینکر میں دھماکے سے 10افراد ہلاک اور 40کے قریب زخمی ہو گئے، ٹینکر مائع پٹرولیم گیس (ایل پی جی)لے جا رہا تھا، دو روز قبل ہسپتال اور گھروں کے قریب پل کے نیچے پھنس گیا، ریسکیو کے دوران آگ بجھانے کے لیے فائر فائٹرز کو بلایا گیا تاہم بدقسمتی سے ٹینکر پھٹ گیا،زخمی ہونے والوں میں سے ایک ڈرائیور تھا جسے ہسپتال لے جایا گیا، مرنے والوں کی تعداد پہلے 9بتائی گئی جو بڑھ کر 10ہو گئی، زخمیوں میں سے نصف کی حالت تشویشناک ہے جبکہ 15دیگر شدید زخمی ہیں لیکن ان کی حالت مستحکم ہے، ریسکیو آپریشن کے دوران 6فائر فائٹرز کو بھی معمولی چوٹیں آئیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
چین کے جنوبی صوبہ ہائی نان کے وین چھانگ نے رواں موسم خزاں سے اب تک مقامی دریاں کی معاون ندیوں پر 2 ہزار 700 تیرتے مصنوعی جزیرے بنائے ہیں جس کا مقصد پانی کی صفائی ہے ۔ ان جزیروں پر آبی پودے بھی موجود ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
چین کے صوبے سنکیانگ میں سونے کی کان بیٹھنے سے 40کان کن پھنس گئے،غیر ملکیمیڈیا رپورٹس کے مطابق چین کے سنکیانگ صوبے میں سونے کی کان بیٹھنے سے کم از کم 40افراد پھنس گئے جن میں سے ریسکیو عملے نے 28افراد کو بحفاظت نکال لیا ہے جبکہ باقی کان کنوں کو نکلالنے کی کوشش کی جاری ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
چین کے وسطی صوبہ ہونان کے شہروں چھانگ ڈے اور ای یانگ کو ملانے والی 91 کلومیٹر طویل تیز رفتار ریلوے نے کام شروع کردیا ہے۔اس ٹریک پر ٹرین 350 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کرے گی۔ یہ63 کلومیٹر طویل ای یانگ۔ چھانگ شا لائن سے منسلک ہوگی جس سے صوبائی دارالحکومت چھانگ شا اور چھانگ ڈے کے درمیان سفر کا وقت گھٹ کر 59 منٹس رہ جائے گا۔ فعال ہونے والی نئی ریلوے لائن کی تعمیر جون 2019 میں شروع ہوئی تھی۔ یہ ایک بڑی ریل لائن کا حصہ ہے جو جنوب مغربی چھونگ چھنگ بلدیہ کو چین کے مشرقی صوبہ فوجیان کے شہر شیامن سے جوڑتی ہے۔چائنہ ریلوے سی یوآن سروے اینڈ ڈیزائن گروپ کمپنی لمیٹڈ کے ڈیزائنر ژانگ چھانگ چھن نے کہا کہ یہ ریلوے ہونان میں متعدد تیز رفتار ریلویز اور انٹرسٹی ریلویز سے بھی منسلک ہے جو ایک علاقائی رابطہ لائن کے طور پر نمایاں خدمات انجام دے رہی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
چین کی استعمال شدہ گاڑیوں کی مارکیٹ میں نومبرکے دوران نوول کرونا وائرس کے دوبارہ پھیلا اور ناموافق موسم جیسے متعدد عوامل کی وجہ سیگرمجوشی کم رہی۔چائنہ آٹوموبائل ڈیلرز ایسوسی ایشن کے اعداد و شمار کے مطا بق گزشتہ ماہ ملک میں 12 لاکھ 70 ہزارسے زائد استعمال شدہ گاڑیوں کا کاروبار ہوا جو کہ گزشتہ سال کی نسبت 17.18 فیصد کم ہے۔ اس کاروبار کے دوران مجموعی لین دین کا حجم 76.94 ارب یوآن (تقریبا 11.02 ارب امریکی ڈالرز) کے قریب رہا۔اس عرصہ میں جنوری تا نومبر کے دوران چین میں استعمال شدہ گاڑیوں کے لین دین کا حجم گزشتہ سال کے مقابلے میں 8.49 فیصد گر کر 1 کروڑ46 لاکھ 10 ہزار یونٹس رہ گیا جس کی فروخت 975.57 ارب یوآن تک پہنچ گئی۔ایسوسی ایشن دسمبر کے دوران استعمال شدہ گا ڑیوں کی مارکیٹ کے بارے میں پرجوش ہے جس کی وجہ موسم کی شدت کم ہونے اور خزاں کی فصل کی کٹائی ختم ہونے کے ساتھ ہی ان گا ڑیوں کی دیہی مانگ میں اضافہ کی توقع ہے۔ایسوسی ایشن نے کہا کہ کانٹی اور ٹان شپ کی سطح پر کھپت کی بحالی جاری رہے گی اور مستقبل میں یہ مارکیٹ کی ایک اہم محرک قوتوں میں سے ایک بن جائے گی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
جنوبی کوریا کا شہری پیرا گلائیڈنگ کے دوران زمین پر آگرا جس سے وہ موقع پرہی ہلاک ہوگیا،بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ گجرات میں پیش آیا جہاں جنوبی کوریا کا شہری پیراگلائیڈنگ کے دوران حادثے کا شکار ہوا، پیراگلائیڈنگ کے دوران پیراشوٹ نہ کھلنے سے شہری 50فٹ کی بلندی سے نیچے آگرا جس سے اس کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی، مرنے والے کی شناخت شن بائیون مون کے نام سے ہوئی،جنوبی کوریا کے شہری کو فوری طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے اس کی موت کی تصدیق کردی،مقامی حکام کے مطابق شن ودودرا کے علاقے میں ٹرپ پرتھا جس نے اپنے دوست کو بھی مدعو کیا تھا جہاں دونوں پیراگلائیڈنگ کررہے تھے کہ اس دوران شن کا پیراشوٹ نہ کھل سکا،مقامی حکام کا کہنا تھاکہ واقعے کا مقدمہ ایکسیڈینٹ کیس کے طور پر درج کیا گیا ہے جب کہ شہری کے اہلخانہ اور سفارتخانے کو اس کی اطلاع دے دی گئی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
چین کے جنوب مغربی علاقوں کے دو بڑے شہروں چھنگ ڈو اور کن منگ کو ملانے والے ریلوے کے آخری حصے کا افتتاح کردیا گیا جس کے ساتھ یہ لائن مکمل طور پر فعال ہوگئی ہے۔اس ریلوے لائن پر گاڑیوں کی رفتار 160 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔ 915 کلومیٹر طویل یہ ریلوے لائن چھنگ ڈو اور کن منگ کے درمیان موجودہ ریلوے لائن کے متوازی چلے گی جس سے سفر کا دورانیہ 19 گھنٹے سے کم ہوکر 7 گھنٹے 30 منٹس رہ جائے گا۔ریلوے مختلف پہاڑوں اور دریاں سے گزرتی ہے جس کی تعمیر کے دوران مختلف مشکلات درپیش آئیں۔ریلوے کا ڈیزائن تیار کرنے والی چائنہ ریلوے ایریوان انجینئرنگ گروپ کمپنی لمیٹڈ کے چیف انجینئر وانگ وے نے کہا کہ نئی چھنگ ڈو ۔کن منگ ریلوے میں 7 لمبی سرنگیں ہیں جن میں سے ہر ایک کی لمبائی 10 کلومیٹر سے زائد ہے۔ اس کے علاوہ 11 چوڑے پل ہیں۔یہ چین کے مغربی علاقوں میں ترقیاتی حکمت عملی کا ایک اہم منصوبہ ہے۔ اس سے چین کے جنوب مغربی علاقوں میں معاشی ترقی اور اعلی معیار کے کھلے پن کو فروغ ملے گا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
ایرانی سپریم کورٹ کی جانب سے احتجاجی مظاہروں میں شریک کرد موسیقار کی سزائے موت کے خلاف اپیل منظور کرلی گئی،غیر ملکی میڈیا رپورٹ مطابق سمن سعیدی نامی کرد موسیقار پر حکومت مخالف مظاہروں کے دوران سیکیورٹی فورسز کو مارنے کی کوشش کرنے، کوڑے دان کو آگ لگانے اور ہوائی فائرنگ کا الزام تھا جس کی اس نے تردید کی تھی،سمن کی والدہ نے گزشتہ ہفتے ایک ویڈیو بیان میں اپنے بیٹے کو بچانے کے لیے مدد کی درخواست کی تھی اور سوشل میڈیا پر جاری کی گئی اپنی ایک ویڈیو میں سوال اٹھایا تھا کہ دنیا میں آپ نے کہاں دیکھا ہے کہ کوڑے دان میں آگ لگنے سے کسی کی جان لی جا سکتی ہے؟۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
صومالیہ میں دہشت گرد تنظیم الشباب کی طرف سے یرغمال بنائے گئے 14ایرانی ماہی گیر 8سال بعد رہائی پا کر واپس آگئے،غیر ملکیمیڈیا رپورٹ کے مطابق ایرانی حکام نے بتایا کہ وزارت خارجہ کی کوششوں سے 2015سے الشباب کی طرف سے یرغمال رکھے ہوئے ایران کے صوبہ چا بہار کے رہائشی، 14ماہی گیروں کو رہا کروا لیا گیا ہے،رپورٹس کے مطابق صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں رہا کئے گئے ماہی گیر خصوصی طیارے کے ذریعے اتوار کی صبح تہران کے امام خمینی ایئر پورٹ پہنچے جہاں انکے اہلخانہ اور وزارت خارجہ کے نمائندوں کی جانب سے منعقدہ خصوصی تقریب میں انکا استقبال کیا گیا،مذکورہ 14مچھیروں کو 2015میں صومالیہ کے قریب بین الاقوامی پانیوں سے اغوا کر لیا گیا تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
متحدہ عرب امارات حکومت کی جانب سے ایک گھر میں گنجائش سے زیادہ افراد کی رہائش کے مسلئے سے نمٹنے کیلئے خصوصی مہم چلانے کا اعلان کر دیا گیا،غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق اماراتی محکمہ بلدیات و ٹرانسپورٹ کی جانب سے خبردار کیا گیا ہے کہ 2023کی پہلی سہ ماہی کے دوران ایک مکان میں گنجائش سے زیادہ افراد کی رہائش کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے آپ کی رہائش آپ کی ذمہ داری نامی خصوصی مہم چلائی جائے گی،حکام کے مطابق آگاہی مہم کے دوران شہریوں کو ایک گھر میں گنجائش سے زیادہ مکینوں کی رہائش کے نقصانات بارے بتایا جائے گا،حکام نے مزید بتایا کہ مسلئے سے نمٹنے کیلئے بنائے گئے قانون اور لائحہ عمل کی خلاف ورزی پر دس لاکھ درہم تک جرمانہ ہوگا اور محکمہ جاتی سزا بھی دی جائے گی،حکام نے کمپنیوں سے فیملی کے بغیر کام کرنے والے مزدوروں کو انکے لیے مختص کئے گئے علاقوں میں رہائش دینے اور انہیں فیملی والے رہائشی علاقوں سے دور رکھنے کی بھی اپیل کی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
یوکرین میں روس کے فضائی حملوں میں تیزی آ گئی، جس کے نتیجے میں 10افراد ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہو گئے،میڈیا رپورٹس کے مطابق ان تازہ حملوں میں خیرسون کی رہائشی اورانتظامی عمارتوں کو نشانہ بنایا گیا ہے، جو اب کھنڈرات کا منظر پیش کر رہے ہیں،یوکرینی صدر کا کہنا تھا کہ متاثرہ علاقے میں فوجی تنصیبات نہیں تھیں جبکہ علاقے کے گورنر نے جانی نقصان کی تصدیق کی ہے،میڈیا رپورٹس کے مطابق تصاویر میں خستہ حال عمارتوں کے ساتھ گاڑیوں کو لگی آگ کو بھی دیکھا جا سکتا ہے ۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب نے اتوار کے روز احتجاج پرسات افراد کوگرفتار کیا ہے ، ان میں برطانیہ سے تعلق رکھنے والے دہری شہریت کے حامل افراد بھی شامل ہیں،عالمی میڈیا رپورٹسکے مطابق اس حوالے سے ایرانی حکام مغربی طاقتوں پر ملک میں بدامنی کو ہوا دینے کے الزامات عائد کرتے ہیں، انھوں نے بالخصوص اسرائیل اور امریکا پر ایران کے داخلی امور میں مداخلت کے الزامات عائد کیے ہیں،حکومت کی جانب سے یہ بھی الزام عائد کیا گیا ہے کہ مظاہرین دشمنوں کے تربیت یافتہ اور مسلح ہیں،ایران میں 16ستمبر سے کرد خاتون مہسا امینی کی ہلاکت کے ردعمل میں مظاہرے جاری ہیں اور مظاہرین کے خلاف ایرانی حکام کا کریک ڈائون بھی جاری ہے، اس دوران ہزاروں افراد کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
بنگلہ دیش میں اپوزیشن کے حامیوں اور پولیس کے درمیان جھڑپوں میں ایک شخص ہلاک جبکہ 50سے زائد زخمی ہوگئے ،مقامی میڈیا کے مطابق پولیس کا کہنا تھا کہ واقعہ ضلع پنچ گڑھ کے شمالی علاقے بوڈا میں پیش آیا جہاں کچھ لوگوں نے ایک ریلی پر فائرنگ اور لاٹھی چارج کیا،پولیس کی فائرنگ سے پارٹی کے درجنوں حامی زخمی ہوگئے جبکہ یہ جھگڑا تقریبا آدھا گھنٹہ جاری رہا جس کے بعد پولیس لوگوں کو منتشر کرنے میں کامیاب ہوگئی ،ریسکیو حکام کی جانب سے ہلاک ہونے والے شخص اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جن میں سے 18کی حالت تشویشناک ہے،حالیہ مہینوں میں بجلی کی کمی اور ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے ملک میں مظاہرے کیے جا رہے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
یورپی ملک آسٹریا میں برفانی تودہ گرنے کے بعد 2اسکیئر لاپتہ ہوگئے ، تلاش کا عمل جاری ہے ،غیرملکی میڈیا کے مطابق آسٹریا کے سیاحتی دفتر کے سربراہ کے مطابق آسٹریا میں 10اسکیئر برفانی تودے کی زد میں آگئے جن میں سے 8کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے ، ریسکیو کئے گئے 10اسکیئر میں سے 2افراد شدید زخمی تھے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے،غیرملکی میڈیا کے مطابق 200سے زائد امدادی کارکن جائے وقوعہ پر سراغ رسانی میں مصروف ہیں جبکہ علاقے میں ریسکیو کے لیے ہیلی کاپٹر بھی موجود ہیں،واضح رہے کہ آسٹریا کا علاقہ لیش دنیا کے بہترین اسکائی میں سے ایک ہے، برفانی تودوں سے گھرا یہ علاقہ کافی خطرناک تصور کیا جاتا ہے ۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
امریکا میں بم سائیکلون نامی موسم سرما کے بدترین طوفان نے کرسمس کے موقع پر تباہ مچا دی،غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا میں جاری بم سائیکلون کے باعث مختلف حادثات میں اب تک 38سے زائد افراد ہلاک جبکہ دو لاکھ سے زائد صارفین اب تک بجلی سے محروم ہو چکے ہیں،رپورٹس کے مطابق امریکی ریاست مونٹانا میں درجہ حرارت منفی 45ڈگری تک گر گیا ہے جبکہ ریاست مشی گن کے ساحل پر برف ہی برف، پارک میں لگے جھولے برف کے مجسموں میں ڈھل گئے،ملک بھر میں دس ہزار سے زیادہ پروازیں منسوخ اور ہزاروں تاخیر کا شکار ہیں جبکہ اٹلانٹا، شکاگو اور نیویارک سمیت کئی شہروں میں ہزاروں مسافر ہوائی اڈوں پر پھنس گئے ہیں،نیویارک کی گورنرکیتھی ہوچول کا ایک پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ امریکہ کو متاثر کرنے والے تباہ کن طوفان کا قہر جاری ہے کیونکہ اب تک ملک بھر میں 39جبکہ صرف نیویارک میں 17افراد ہلاک ہو چکے ہیں،ایری کائونٹی کے ایگزیکٹو مارک پولون کارز کے مطابق بفیلو کے علاقے میں مرنے والوں میں سے کچھ شہری کاروں میں اور دیگر سڑکوں پر برف کے کنارے پائے گئے ہیں،امریکی محکمہ موسمیات کے مطابق برفانی طوفان کے دوران بفیلو کے علاقے میں اتوار کے روز 92.7انچ برف پڑی ہے جو کہ تقریبا پورے علاقے میں اوسط موسم سرما میں دیکھے جانے والے 99انچ کے برابر ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
پاکستان اکانومی واچ کے صدر ڈاکٹر مرتضیٰ مغل نے کہا ہے کہ سیاسی عدم استحکام امن و امان کی مخدوش صورتحال اور معاشی زوال سے چینی سرمایہ کار بھی پریشان ہونا شروع ہو گئے ہیں۔ موجودہ حالات میں چینی بزنس مینوں کی جانب سے پاکستان میں مزید سرمایہ کاری کا کوئی امکان نہیں ہے۔سی پیک کے تحت توانائی اور انفراسٹرکچر منصوبوں میں کچھ سرمایہ کاری ہو رہی ہے مگر دیگر شعبوں میں چینی سرمایہ کاروں کو راغب کرنا ناممکن ہو رہا ہے۔ ڈاکٹر مرتضیٰ مغل نے یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان کی ایران اور افغانستان سے تھوڑی بہت تجارت ہے بھارت سے تجارت بند ہے جبکہ صرف ایک پڑوسی ملک چین سے تجارت جاری ہے اور چینی سرمایہ کار پاکستان میں انوسٹمنٹ بھی کرتے ہیں ۔
اگر انھیں سازگار ماحول فراہم کیا جاتا تو وہ چین سے ہزاروں میل دور ممالک میں صنعتیں لگانے کے بجائے پڑوسی ملک پاکستان کو ترجیح دیتے مگر ایسا نہیں ہو سکا جو افسوسناک ہے۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان میں کاروبار کرنے کے قوانین اور مجموعی کاروباری فضاء مسموم ہے جسکی وجہ سے غیرسرمایہ کار پاکستان کا رخ کرتے ہوئے کتراتے ہیں۔معاشی ماہرین زیادہ زور قرضے لینے، معاف کروانے یا انکی واپسی کی مدت میں توسیع پر لگاتے ہیں جبکہ پالیسیوں کو بہتر نہیں بنایا جا رہا ہے۔انھوں نے کہا کہ چالیس سال تک پالیسی سازوں کا خیال تھا کہ افغانستان میں دوست حکومت کے قیام سے پاکستان اس جانب سے محفوظ ہو جائے گا مگر یہ بھی خام خیالی نکلی اور اب اسی جانب سے پاکستان پر مسلسل حملے ہو رہے ہیں۔مفروضوں اور خواہشات پر مبنی پالیسیوں کے نتائج ایسے ہی نکلتے ہیں۔ طالبان حکومت نہ صرف بین الاقوامی برادری کی توقعات پر پورا اترنے میںناماک رہی ہے بلکہ یہ پاکستان کی توقعات پر بھی پورا نہیں اتر سکی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
نومبر 2022 میں پاکستان سے دیگر ممالک کو مختلف اشیا کی برآمدات میں نمایاں کمی نے ٹیکسٹائل کے شعبے کو بری طرح متاثر کیا ہے۔پاکستان کی برآمدات میں کمی گزشتہ ماہ بھی جاری رہی جس سے متعدد صنعتیں متاثر ہوئیں۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق برآمدات میں منفی نمو کی موجودہ لہر سے ٹیکسٹائل سیکٹر کو شدید نقصان پہنچا۔وزارت تجارت کے مطابق رواں مالی سال کے نومبر میں ملک کی مجموعی برآمدات میں 18 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کی وجہ سے ٹیکسٹائل اشیا کی برآمدات میں 19 فیصد کمی واقع ہوئی۔اس میں کہا گیا ہے کہ بیڈ لینن، ٹیبل لینن، ٹوائلٹ لینن اور کچن لینن کی ایکسپورٹ میں 25 فیصد کمی آئی اور نومبر 2022 میں 333 ملین ڈالر رہ گئی جو پچھلے مالی سال کے اسی مہینے میں 444 ملین ڈالر تھی۔زیر جائزہ ماہ کے دوران بنے ہوئے سوتی کپڑے کی برآمد میں 29 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ بنے ہوئے سوتی کپڑے کی برآمد کا حجم رواں مالی سال کے نومبر میں 59 ملین ڈالر تک کم ہو گیا جو پچھلے مالی سال کے اسی مہینے میں 84 ملین ڈالر تھا۔وزارت کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ نومبر میں جرسیوں، پل اوور، کارڈیگن
واسکٹ اور اس سے ملتی جلتی اشیا کی برآمدات میں بھی 15 فیصد کی کمی آئی اور گزشتہ سال کے اسی مہینے کے دوران 86 ملین ڈالر سے کم ہو کر 73 ملین ڈالر رہ گئی۔ملبوسات اور ملبوسات کی اشیا کی برآمدات میں 17 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ نومبر 2022 میں ملبوسات اور ملبوسات کی برآمدات کا حجم 54 ملین ڈالر تک گر گیا جو پچھلے سال کے اسی مہینے میں 65 ملین ڈالر تھا۔لباس کے نمونوں سمیت میک اپ آرٹیکلز کی برآمد میں بھی نومبر کے دوران منفی 19 فیصد اضافہ ہوا۔ نومبر کے دوران میک اپ اشیا کی برآمدات کا حجم 48 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ سال کے اسی مہینے میں 59 ملین ڈالر تھا۔اعداد و شمار ٹی شرٹس، سنگلٹس اور دیگر واسکٹ کی برآمد میں 4 فیصد کمی کو ظاہر کرتے ہیں۔ ٹی شرٹس کی برآمد کا حجم 2021 کے اسی مہینے کے دوران 61 ملین ڈالر سے کم ہو کر 59 ملین ڈالر رہ گیا۔جائنٹ سوٹ کی ایکسپورٹ بھی زیرِ جائزہ ماہ کے دوران 3 فیصد کم ہوئی اور گزشتہ سال کے اسی مہینے میں 82 ملین ڈالر سے کم ہو کر 80 ملین ڈالر رہ گئی۔
دوسری جانب خواتین کے سوٹ کی برآمد میں 3.33 فیصد کا معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا کیونکہ نومبر 2022 میں اس کا حجم پچھلے سال کے اسی مہینے کے 30 ڈالر سے بڑھ کر 31 ملین ڈالر تک پہنچ گیا۔ٹیکسٹائل مصنوعات کے علاوہ چاول کی برآمد میں بھی زیر جائزہ ماہ کے دوران 14 فیصد کمی آئی اور اس کا حجم نومبر 2021 میں 232 ملین ڈالر کے مقابلے میں 200 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔تانبے کی برآمد میں بھی 23 فیصد کا منفی اضافہ ہوا اور اس کا حجم نومبر 2022 میں 58 ملین ڈالر رہ گیا جو گزشتہ سال کے اسی مہینے میں 76 ملین ڈالر تھا۔پاکستان بیورو آف سٹیٹسٹکس کے اعداد و شمار کے مطابق،، ملک کی کل برآمدات بھی نومبر 2022 میں 18 فیصد کم ہوکر 2.369 بلین ڈالر ہوگئیں جو پچھلے مالی سال کے اسی ماہ کے دوران 2.901 بلین ڈالر تھیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
سرمایہ کاراسٹیل انڈسٹری میں اپنا پیسہ لگائیں کیونکہ سیلاب کے بعد کی تعمیر نو کی سرگرمیوں اور کئی جاری پن بجلی منصوبوں کو مدنظر رکھتے ہوئے اس کا مستقبل کافی روشن ہے۔یہ بات ایڈم عثمان سیکیورٹیز لمیٹڈ کے ایکویٹی منیجر سجاد مظفر چوہدری نے خصوصی انٹرویو کے دوران بتائی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معیشت میں صنعتی طور پر ترقی کی بہت گنجائش ہے اورایک مستحکم صنعتی اور اقتصادی ترقی سٹیل کی ہموار فراہمی پر منحصر ہے۔سجاد مظفر چوہدری نے کہا کہ سیاسی اور معاشی سر گرمیوں کے پیش نظر مارکیٹ محدود حد تک رہنے کی توقع ہے، اس لیے سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کا فیصلہ کرنے سے پہلے ابھرتی ہوئی پیش رفت کو دیکھنا چاہیے۔سجاد مظفر چوہدری نے کہا کہ موجودہ صورتحال بتاتی ہے کہ مارکیٹ ہولڈ ہے، لہذا سرمایہ کاروں کو اپنی سیکیورٹیز تھوڑی دیر کے لیے روک دینا چاہیے۔ مسلسل خرید و فروخت مددگار نہیں ہو گی۔ کچھ دیر شیئرز پر لٹکانے سے فائدہ ہوگا۔سجاد مظفر چوہدری نے کہا کہ میں ایک سرمایہ کار کو سفارش کروں گا کہ وہ انٹرنیشنل اسٹیل لمیٹڈ کے بارے میں سوچیں کیونکہ کمپنی کی برآمدات مضبوط ہیں اور اس کا کام 33 سے زیادہ ممالک میں ہے۔ مغل اسٹیل اپنے زیادہ منافع کی وجہ سے بھی ایک بہترین آپشن ہے۔سجاد مظفر چوہدری نے کہا کہ سیمنٹ انڈسٹری سرمایہ کاروں کے لیے ایک اچھا انتخاب ہے۔
ڈی جی خان سیمنٹ، میپل لیف سیمنٹ، اور پاینیر سیمنٹ چند ایسے کاروبار ہیں جن پر سرمایہ کاری کے لیے غور کرنا چاہیے۔ کوٹ ادو پاور کمپنی لمیٹڈ اور اینگرو کارپوریشن ٹھوس منافع کے ساتھ دو دیگر کاروبار ہیں۔؟سجاد مظفر چوہدری نے کہا کہ مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کار ہمارے علم اور تجارتی صلاحیت کی وجہ سے ہم پر اعتماد کرتے ہیں۔ اگرچہ ہمارے پاس(روشن ڈیجیٹل اکاونٹ) نہیں ہے، ہم بیرون ملک سرمایہ کاروں کے لیے اکانٹس پیش کرتے ہیں۔ ہمارے پاس غیر ملکیوں کے انویسٹمنٹ اکانٹس ہیں۔ 19-20 سالوں سے، ہم مارکیٹ میں تجارت کر رہے ہیں۔ ہم کیپٹل مارکیٹ میں سب سے بڑے فنڈ والی کمپنی ہیں۔مالی سال 2020-21 میں کمپنی کے لیے کوئی ترقی نہیں ہوئی جہاں تک ریونیو جنریشن کا تعلق ہے کیونکہ سال کے دوران فرم کی آمدنی مالی سال 20-2019-20 کے مقابلے میں 1.2 ملین روپے پر کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔لیکن کمپنی کو مالی سال 20 میں 936,619 روپے کے پہلے ٹیکس منافع کے مقابلے میں 443,604 روپے کا قبل از ٹیکس نقصان ہوا، جس میں 147 فیصد کا نقصان ہوا۔اسی طرح، کمپنی نے مالی سال 20 میں 665,000 روپے کے بعد از ٹیکس منافع کے مقابلے میں 371,416 روپے کا بعد از ٹیکس نقصان بھی برداشت کیا، جو 156 فیصد کا نقصان ظاہر کرتا ہے۔آدم عثمان سیکیورٹیز پرائیویٹ لمیٹڈ کو 14 اپریل 2008 کو پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج کے کارپوریٹ ممبر کے طور پر شامل کیا گیا تھا۔فرم کے ایکویٹی مینیجر، مظفر چوہدری کے مطابق، "ہم پورے پاکستان میں اپنے کلائنٹس کی خدمت کر رہے ہیں، اور کموڈٹی ٹریڈنگ کے شعبے میں بہترین خدمات فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔""ہماری سرگرمیاں زیادہ موثر مارکیٹ بنانے میں مدد کرتی ہیں۔ ایڈم عثمان سیکیورٹیز اپنے کلائنٹس کے لیے قدر میں اضافے کی مسلسل تلاش کرتا ہے، جبکہ کاروباری فیصلے اور اصولوں کی قدر کبھی نہیں کھوتا۔ ہم اپنے گاہکوں کی قدر کے لیے مسلسل کام کرتے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
حبیب میٹروپولیٹن فنانشل سروسز لمیٹڈ کی بروکریج آمدنی 2022 کے پہلے چھ مہینوں میں 33 فیصد کم ہو کر 18.9 ملین روپے ہو گئی تاہم سرمایہ کاری سے حاصل ہونے والی آمدنی میں 54 فیصد اضافہ ہوا اور یہ پچھلے سال کی اسی مدت میں 3.5 ملین روپے کے مقابلے میں 5.4 ملین روپے رہی۔ ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق کمپنی نے مالی سال 22کے چھ مہینوں کے دوران 7.4 ملین روپے کی 'دیگر آمدنی' پوسٹ کی جو گزشتہ سال کی اسی مدت میں 4.2 ملین روپے کے مقابلے میں، سال بہ سال 78 فیصد کی مثبت ترقی کو ظاہر کرتی ہے۔اس کے باوجودکمپنی کو 2.6 ملین روپے کا خالص نقصان ہوا جو پچھلے سال کی اسی مدت میں 3.2 ملین روپے کے خالص منافع کے مقابلے میں تھا۔2021 کے دوران کمپنی کی بروکریج آمدنی مالی سال 20کے 50.9 ملین روپے سے 3فیصدکم ہو کر 49 ملین روپے ہو گئی۔اسی طرح مالی سال 21کے لیے سرمایہ کاری سے کمپنی کی آمدنی 7.38 ملین روپے رہی، جو مالی سال 20 میں 8 ملین روپے سے 8فیصدکم ہے۔سال کے لیے بعد از ٹیکس منافع 4.3 ملین روپے رہا، جو کہ مالی سال 20میں 9.5 ملین روپے سے 54 فیصد کم ہے۔2018 کے دوران کمپنی کی فی حصص آمدنی منفی رہی۔ تاہم، اس نے 2019 میں 0.13 روپے اور 2020 میں 0.32 روپے پر مثبت رجحان دیا۔
لیکن یہ پھر 2021 میں گھٹ کر 0.15 روپے پر آ گیا۔کمپنی کو پاکستان میں 28 ستمبر 2007 کو کمپنیز آرڈیننس،1984اب کمپنیز ایکٹ، 2017 کے تحت ایک پبلک لمیٹڈ کمپنی کے طور پر شامل کیا گیا تھا۔ کمپنی نے 06 مارچ 2008 کو اپنے کام کا آغاز کیا۔ یہ حبیب میٹرو پولیٹن بینک لمیٹڈ کا مکمل ملکیتی ذیلی ادارہ ہے۔کمپنی کے پاس پاکستان اسٹاک ایکسچینج لمیٹڈ سے ٹریڈنگ رائٹس انٹائٹلمنٹ سرٹیفکیٹ ہے جو ایکویٹی بروکریج خدمات کی ایک جامع صف پیش کرتا ہے۔ ایک مکمل ملکیتی ذیلی ادارے کے طور پر، فرم ساکھ، اعتماد اور خدمت کے وہی اعلی معیارات برقرار رکھتی ہے جو اس کے بنیادی ادارے نے طے کیے ہیں۔ اس کی ٹیم اپنے قابل قدر گاہکوں کو ایکویٹی بروکریج کی اعلی خدمات فراہم کرنے کے لیے انتہائی تجربہ کار اور اچھی طرح سے لیس ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری ادارے پاکستان کی جی ڈی پی میں 40 فیصد حصہ ڈالتے ہیں، اسٹیٹ بینک نے ملک میں گرین فنانسنگ کو فروغ دینے کے لیے گرین بینکنگ کے رہنما اصول متعارف کرائے ہیں، گرین بینکنگ کا تصور مستقبل میں بینکوں کے اثاثوں کے معیار کو بہتر بنانے میں بھی سہولت فراہم کرے گا۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری ادارے پاکستان کی معیشت کا لازمی جزو ہیں کیونکہ یہ ملک کی جی ڈی پی میں 40 فیصد حصہ ڈالتے ہیں اور اقتصادی ترقی کے لیے اہم ہیں۔ تاہم، ایس ایم ای انڈسٹری اس وقت دنیا کا دوسرا سب سے بڑا آلودگی پھیلانے والا شعبہ ہے۔ یہ صنعتیں اکثر پیداواری عمل بلیچنگ اور فنشنگ کو غیر پائیدار طریقے سے استعمال کرتی ہیں، جس کے نتیجے میں کاربن کا اخراج بڑی مقدار میں ہوتا ہے۔ ماحولیاتی طور پر خطرناک طریقوں پر بریک لگانے کے لیے، اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ایس ایم ایز کو پائیدار پیداواری طریقوں کی طرف منتقلی میں مدد کرنے کے لیے رہنمائی اور فنانسنگ ماڈل پیش کیے ہیں۔
مرکزی بینک نے قومی اور تجارتی بینکوں سے کہا ہے کہ وہ فنانسنگ پر توجہ دیں جو پیداوار کے لیے قابل تجدید توانائی کے استعمال کو فروغ دیتی ہے۔ اس سلسلے میں، ایس ایم ای بینک کے نائب صدر، سید محسن زیدی نے ویلتھ پاک کو بتایا کہ حکومت اور مالیاتی ریگولیٹرز کے لیے موسمیاتی اور دیگر ماحولیاتی خطرات تیزی سے اہم موضوعات بن گئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملک میں گرین فنانسنگ کو فروغ دینے کے لیے گرین بینکنگ کے رہنما اصول متعارف کرائے ہیں۔ "اکتوبر 2017 میں بینکوں کے اندر ماحولیاتی رسک مینجمنٹ کو فروغ دینے اور موسمیاتی فنانس کی حوصلہ افزائی کے لیے گرین بینکنگ گائیڈ لائنز کا آغاز کیاگیا جس کا مقصد ماحولیاتی خطرات کو کم کرنا ہے۔ اپنے آغاز کے بعد سے، بینک ایس ایم ایز کے لیے گرین فنانس تک رسائی کو آسان بنانے کے لیے کئی اقدامات پر کام کر رہے ہیں۔ محسن زیدی نے تسلیم کیا کہ ان پالیسیوں نے ایس ایم ایزکو مالیاتی اداروں سے رجوع کرنے پر مجبور کیا ہے تاکہ وہ اپنی مالیاتی ضروریات کو پورا کریں۔ بینک عام طور پر ماحول کے لیے خطرناک صنعتوں جیسے ٹیکسٹائل، چمڑے اور کیمیکلز کو بڑے قرضے دیتے ہیں۔
تاہم ہمارا بنیادی مقصد ان کو گرین فنانسنگ دستیاب کرانا ہے تاکہ وہ معیشت، ماحول اور معاشرے پر مثبت اثر ڈال سکیں۔ انہوں نے مزید کہاکہ ہمارے بینک کا مقصد ماحولیاتی اقدامات کے لیے فنڈ دینا ہے جو سبز ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہیں اور کاربن کے اخراج کو کم کرنے کے لیے آلودگی کو کم کرتے ہیں۔ ترجیح ان کمپنیوں کے منصوبوں کو دی جاتی ہے جو ماحول دوست سرگرمیوں جیسے فضلہ کے انتظام اور قابل تجدید توانائی کے منصوبوں پر عمل کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایس ایم ای بینک نے ماحولیاتی مقاصد کی حقیقی تکمیل میں مدد کے لیے ایک شفاف عمل تیار کیا ہے۔ جب بینک کسی فرد یا ادارے کو قرض دیتے ہیں، تو وہ اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ قرض لینے والے ایسی سرگرمی نہ کریں جو بچوں کی مزدوری یا کسی اور غیر قانونی کام جیسے قوانین کے خلاف ہو۔ انہوں نے بتایا کہ اسٹیٹ بینک نے اخراج کی ایک فہرست متعارف کرائی ہے جس کے مطابق غیر قانونی ہتھیار بنانے اور تمباکو الکوحل مشروبات جیسے غیر قانونی طریقوں میں ملوث کمپنیوں کو قرضوں کی سہولت نہیں دی جاتی۔ پاکستان میں گرین فنانسنگ کا منظر نامہ تیار ہو رہا ہے۔ گرین فنانس کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ معاشی عمل ماحول کی حفاظت اور ماحولیاتی سالمیت کو برقرار رکھے۔ گرین بینکنگ کا تصور نہ صرف صنعتوں کی گریننگ کو یقینی بنائے گا بلکہ مستقبل میں بینکوں کے اثاثوں کے معیار کو بہتر بنانے میں بھی سہولت فراہم کرے گا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
خیبر پختونخوا کے بڑے اسپتالوں میں گزشتہ 6 ماہ سے کینسر کی مفت ادویات دستیاب نہیں ہیں۔ خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے مریضوں کو صحت کارڈ کے ذریعے مفت علاج و معالجے کی سہولیات فراہم کی جاتی ہیں تاہم گزشتہ 6 ماہ سے صوبے کے 3 بڑے اسپتالوں لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاور، حیات آباد میڈیکل کمپلیکس اور خیبر ٹیچنگ اسپتال میں کینسر کی ادویات ہی دستیاب نہیں ہیں۔ مریضوں کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت کی جانب سے اسپتالوں میں مفت کینسر ادویات دی جاتی تھیں لیکن اب اسپتالوں میں مفت کینسر ادویات نہیں ہیں، مہنگی ادویات باہر سے خریدنا پڑ رہی ہیں۔ مریضوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ پہلے ہی مالی مشکلات کا سامنا ہے اور اوپر سے ماہانہ 25 ہزار روپے کی ادیات خرید رہے ہیں۔ اس حوالے سے خیبر ٹیچنگ اسپتال کے شعبہ آنکالوحی کے سربراہ ڈاکٹر محمد طارق نے کہا کہ مفت ادویات کے لیے پی سی ون جولائی میں منظور ہونا تھا جو تاحال منظور نہیں ہوا، پی سی ون منظور نہ ہونیکی وجہ سے ٹینڈر بھی نہیں ہوا۔ ڈاکٹر طارق کا کہنا ہے کہ مفت ادویات کی عدم دستیابی کے باعث کینسر مریض علاج ادھورا چھوڑ کر چلے جاتے ہیں کیونکہ کینسر کے علاج پر ماہانہ 20 ہزار سے لے کر2 لاکھ روپے تک خرچ ہوتے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اور مشیر امور کشمیر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ عمران خان نفرت اور انتشار کی سیاست کر رہے ہیں، نفرت اور انتہا پسندی کا رویہ انتہائی خطرناک ہے، ان کی اکثر باتیں حقائق کے منافی ہوتی ہیں۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سینئر رہنما پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی دور حکومت میں پاکستان کے خارجہ تعلقات بری طرح متاثر ہوئے، عمران خان نے دوست ممالک کو ناراض کیا، فعال سفارتکاری سے ہم نے پھر سے خارجہ تعلقات مضبوط کئے،بلاول بھٹو کے بیرونی دوروں سے متعلق بیان بازی افسوسناک ہے، وہ تمام بیرون ملک دوروں کے اخراجات خود برداشت کرتے ہیں۔ قمر زمان کائزہ نے کہا کہ مودی اور اس کے ساتھیوں کا انتہا پسندانہ رویہ قابل مذمت ہے، وزیراعظم، وزیرخارجہ عالمی سطح پر ملکی سفارتکاری کی بہتری کیلئے محنت کررہے ہیں، اتحادی حکومت کی کاوشوں سے آئی ایم ایف کی گرے لسٹ سے نکلے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں دہشتگردی کے واقعات پھر سے سر اٹھا رہے ہیں، خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں دہشتگردی میں اضافہ ہوا، دہشتگردی کے خاتمے کیلئے ہم نے بہت قربانیاں دی ہیں، ہمیں اپنے شہدا پر فخر ہے، قوم سلام پیش کرتی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
نیب کورٹ نے نوازشریف، آصف زرداری اور یوسف رضا گیلانی کیخلاف توشہ خانہ ریفرنس نیب کو واپس بھجوانے کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت نے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ وکلا کے مطابق نیب آرڈیننس کے تحت 500 ملین سے کم مقدمات عدالتی دائرہ اختیار میں نہیں، توشہ خانہ ریفرنس چیئرمین نیب کوواپس بھیجا جاتا ہے۔ فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ نیب ریفرنس متعلقہ فورم کو بھجوائے، احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے تفصیلی فیصلہ جاری کیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ سابق آرمی چیف سے متعلق مجھ سے منسوب بیان خود ساختہ اور من گھڑت ہے۔ صدر مملکت عارف علوی نے سابق آرمی چیف اور ان کی ٹیم کی سینیٹ میں مبینہ مدد سے متعلق ان سے منسوب بیان کا نوٹس لے لیا۔ صدر مملکت عارف علوی نیالیکشن میں جنرل باجوہ کی مدد سے متعلق خبرکو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیان کو سیاق و سباق کے حوالے سے نقل کیا گیا صدر نے وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابق آرمی چیف سے متعلق مجھ سے منسوب بیان خود ساختہ اور من گھڑت ہے۔ سینیٹ الیکشن کے دوران پی ٹی آئی کی مدد کرنے سے متعلق بیان صدر مملکت عارف علوی سے منسوب کیا گیا۔ ایک خبر میں دعوی کیا تھا کہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے عمران خان کی سینیٹ اور انتخابات میں مدد کی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے ملک میں قانون کی بالادستی ناگزیر ہے اس کے بغیر اہم ٹاسک حاصل نہیں کئے جا سکتے۔ لاہور میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے پنجاب پولیس کے سابق آئی جیز نے زمان پارک میں ملاقات کی، ملاقات میں سابق آئی جیز شوکت جاوید ، چودھری یعقوب، خواجہ خالد فاروق اور طارق پرویز شریک ہوئے، پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری اور حسان خاور بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ملاقات میں سابق آئی جیز نے پولیس ریفارمز اور کریمنل جسٹس سسٹم اصلاحات حوالے سے اپنے نکتہ نظر سے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو آگاہ کیا۔ سابق وزیراعظم عمران خان نے دوران ملاقات گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں قانون کی بالادستی ناگزیر ہے، پولیس ریفارمز اور کریمنل جسٹس سسٹم میں بہتری کے لئے اصلاحات کی ضرورت ہے، ملک میں قانون کی بالادستی کے بغیر اہم ٹاسک حاصل نہیں کئے جاسکتے۔ چیئرمین پی ٹی آئی کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں قانون کی بالادستی معاشی سرگرمیوں اورسرمایہ کاری کے لئے بہت ضروری ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
The 15th martyrdom anniversary of the former prime minister Mohtarma Benazir Bhutto will be observed with utmost devotion and respect today on December 27th at Garhi Khuda Bakhsh. In this regard, SSP Larkana Dr. Muhammad Imran Khan presided over a joint meeting, in which a security plan for the said day was discussed in the wake of Pakistan Peoples Party public rally, with the SP Special Branch Munir Ahmad Khuhro, SSP Kamber-Shahdadkot Captain (Retd) Saddam Hussain, SSP Shikarpur Capt (Retd) Faizan Ali, SSP Khairpur Ruhal Khoso, ASP Shikarpur Fazil Bukhari, ASP Larkana City Atiqur Rehman Mekan, and other officers were in attendees.
Addressing the meeting, the SSP said that the foolproof security and traffic arrangements had been completed by the police as 8,140 police officers and jawans would perform their duties. Besides, it was apprised that the help of Sindh Rangers would also be taken in this regard. Moreover, SSP Larkana briefed the police officers regarding the formation of various checkpoints, alternate routes and parking routes. He said that the police patrolling had been increased by establishing checkpoints on the pathways coming from Larkana district and Naudero city.
He also said that a strict checking of the participants coming in the rally had been ensured through modern machines, walk-through gates and watch towers. The SSP said that the police would provide foolproof security to the participants. He further said that Naudero city and mausoleum would be monitored through CCTV cameras and other modern tools.
Credit: Independent News Pakistan-INP
نوشہرہ میں زمین کے تنازع پر 5 افراد کو قتل کردیا گیا۔ ڈی پی و عمر خطان کے مطابق یہ واقعہ نوشہرہ کے علاقے تنگی خٹک میں پیش آیا جہاں دو فریقین کیدرمیان زمین کے تنازع پر فائرنگ ہوئی جس میں 5 فراد جاں بحق ہوگئے۔ ڈی پی او نے بتایا کہ ریسکیو ریسکیو کی میڈیکل ٹیم نے لاشیں ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردی ہیں جب پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
حکومت نے عالمی مالیاتی ادارے کی ایک اور شرط پوری کرتے ہوئے مرکزی ڈیبٹ مینجمنٹ آفس قائم کردیا ہے۔ وزارت خزانہ کے اعلامیے کے مطابق ڈیبٹ آفس کے قیام کا مقصد قرضوں کی مینجمنٹ اور ادائیگیوں کے مسائل سے نمٹنے کیلئے ہنگامی حکمت عملی تیار کرنا ہے۔ وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ ڈیبٹ آفس کے قیام سے قرضوں کی مینجمنٹ میں بہتری آئے گی۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ڈیبٹ آفس سے ہنگامی ذمہ داریوں اور سرکاری اداروں کے ذمے قرضوں کا ریکارڈ رکھا جائے گا۔ وزارت خزانہ کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ قرض ادائیگی کے مسائل سے نمٹنے کے لئے ہنگامی حکمت عملی بنائی جائے گی، میڈیم ٹرم ڈیبٹ مینجمنٹ اسٹریٹجی پر عمل کیا جائے گا، اس سے قرضوں سے متعلق حکمت عملی سالانہ بنیاد پر اپ ڈیٹ ہوسکے گی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
مشیراحتساب پنجاب مصدق عباسی نے کہا ہے کہ عمران خان پرحملے کے ملزم نوید نے وفاق سے مل کر منصوبہ بنایا،پولی گرافی ٹیسٹ میں مشین نے بتایا کہ اس نے پلاننگ کے تحت سب کچھ کیا،پولی گرافی رپورٹ اورمشینوں میں 93 فیصد جواب ٹھیک آتا ہے، معظم کی ہلاکت عمران خان کے گارڈزکی فائرنگ سے نہیں ہوئی، فرانزک ٹیسٹ میں گارڈز کے ہتھیار کلیئر ہوچکے ، تحریک انصاف کے ہمراہ عمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ گزشتہ روز ن لیگ کے رہنما نے لندن میں ایک پریس کانفر نس کی، نواز شریف اور مریم نواز کے بارے میں کہا گیا کہ وہ حملے میںملوث ہے ، ن لیگ کی جانب سے پہلے دن عجیب تاثر دینے کی کوشش کی گئی ، فرانزک رپورٹ کے مطابق عمران خان کے گارڈز کے ہتھیاروں سے کوئی گولی نہیں چلی ، انہوں نے کہا کہ حملہ اکیلا نہیں تھا بلکہ ایک سے زائد حملہ آور تھے ، سوچی سمجھی سازش کے تحت جو تاثر قائم کیا گیا اس میں سچائی نہیں ،کافی حد تک انکوائری میں پیشرفت ہوچکی ہے ، امید کرتے ہیں کہ جلد اصل مجرموں تک پہنچ جائیں گے ، پی ٹی آئی کے تمام رہنماؤں نے جے آئی ٹی میں بیان ریکارد کرایا ۔پیر کے روز لاہور میں رہنما تحریک انصاف مصدق عباسی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ن لیگ کے لندن کے رہنما نے تین لوگوں کے نام لئے ، جے آئی ٹی اس حوالے سے چیزوں کو دیکھ رہی ہے ، ملزم نوید لاہور سے روانہ ہوا تھا ۔ 5دن بعد وزیرآباد پہنچا تھا ۔
پولی گرافک ٹیسٹ قانو کے مطابق کیا گیا ۔ اس موقع پر مصدق عباسی نے کہا کہ معظم کس کی گولی کا نشانہ بنا ،یہ تحقیقات ابھی ہونی ہے ، یہ واضح ہے کہ معظم گارڈز کی فائرنگ سے ہلاک نہیں ہوا ، فرانزک رپورٹ میں تمام گارڈز کے ہتھیار کو کلیئر قرار دیا گیا ، حملہ کرنے والے کتنے لوگ تھے یہ تعین کرنا بھی باقی ہے ، زبیز نیاز نے جے آئی ٹی کو جوائن نہیں کیا ، ان کا کہنا تھا کہ مقدمے پر ہمارا موقف نہیں لیا گیا ۔ عمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ یہ حساس نوعیت کا معاملہ ہے ، ہم نہیں چاہتے کہ کوئی عدم ثبوت کی بنا پر اثرا نداز ہو۔ اس کام میں مثبت پیشرفت کریں گے ، مصدق عباسی کا کہنا تھا کہ ملزم نوید سے پوچھا گیا کہ آپ نے تربیت حاصل کی تھی ۔ جبکہ ملزم نوید ایک تربیت یافہ ہے ، اس نے پلاننگ کے تحت حملہ کیا تھا ، ،یہ واقعات ہمارے لیڈران پر پہلے بھی اثرا نداز ہوچکے ہیں، ان واقعات کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا ، تحقیقات سے جتنی چیز یں سامنے آئیں ، یہ پلاٹ ا سے ملتا جلتا نظر آرہا ہے ، پولی گرافگ قانون کے مطابق کیا گیا ، اس میں 90فیصد سچ سامنے آیا ہے ، ملزم نوید وزیرآباد پہنچا تھا ، وزیرآباد میں ہزاروں افراد اور سکیورٹی اہلکار موجود تھے ۔ پولیس کی اندرونی طور پر انکوائری کی جارہی ہے ، اگر ان میں کوئی ملوث پاگیا تو اس کی بھی تحقیقات کی جارہی ہے ، چوہدری پرویز الہیٰ ہمارے اہم تحادہ ہیں ایک جماعت میں چھوٹی موٹی غلط فہمی ہوجاتی ہے ، وزیراعلیٰ نے حسنین کا استعفیٰ منظور نہیں کیا ، وہ ہمارے ٹیم کا اہم حصہ ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
رہنما پیپلزپارٹی اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم اسمبلیوں کی تحلیل میں تاخیر چاہتی تھی وہ اپنے مقصد میں کامیاب ہوئے۔ گورنر پنجاب کا حکم نامہ غیر آئینی ہے۔ پیر کو اعتزازاحسن نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان اگر لانگ مارچ کے اختتام پر اسمبلیاں توڑتے تو اس وقت الیکشن مہم چل رہی ہوتی۔ انہوں نے کہا ہے کہ عمران خان نے اسمبلیاں تحلیل کرنے کے لیے بہت وقت دیا۔عمران خان نے وقت دیا تو اگلوں نے اس کو روکنے کے لیے حکمت عملی اپنائی۔ ان کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم نے اپنا مقصد حاصل کرلیا ،وہ چاہتی تھی کہ یہ معاملہ تاخیر کا شکار ہو۔گورنرپنجاب کا حکم نامہ غیر آئینی ہے،اس طرح تو کوئی بھی حکومت نہیں بچے گی۔ انہوں نے کہا ہے کہ حکمرانوں کا احتساب ہونا چاہیے ،یہ لوگ کیا کررہے ہیں۔ملک میں دہشت گردی کی نئی لہر آگئی ہے۔بحث چل رہی ہے کہ خیبر پختونخوااسمبلی توڑیں،ملکی صورتحال سے متعلق فکر مندہوں۔ سیلاب فنڈ سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاہے کہ عمران خان سمیت تمام سیاسی لیڈرز کو عوام تک فنڈز پہنچا دینے چاہیے۔سیلاب متاثرین بے سروسامانی خیموں میں امداد کے منتظر ہیں۔جس جس پارٹی کے پاس فنڈز متاثرین کو سامان کی صورت میں ملنی چاہیے۔ ان کا کہنا ہے کہ سردی میں سندھ اور بلوچستان کے سیلاب متاثرین مشکل میں ہیں۔بتایا جارہا ہے جو خیمے آئے ہیں ان کو جلسوں میں ذستعمال کیاجارہاہے۔شہباز شریف اور عمران خان سیلاب متاثرین کے پاس جائیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
پاکستان 2030 تک اپنے قابل تجدید توانائی کے حصے کو 60 فیصد تک بڑھانا چاہتا ہے، گڈ وے (GoodWe )چین کے معروف سمارٹ انرجی سلوشن فراہم کنندگان میں سے ایک ہے جو ملک میں قابل تجدید توانائی کو فروغ دینے کے لیے بھی اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔گوادر پرو کے مطابق گزشتہ ہفتے گڈ وے (GoodWe )نے پاکستان میں قابل تجدید توانائی کے شعبے کو فروغ دینے کے لیے میکس گرین اور سولکرافٹ کے ساتھ ایک 50 میگاواٹ کے منصوبے کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے ۔ گڈ وے (GoodWe نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہم اس تعاون کے منتظر ہیں ہ پاکستان کی تیزی سے بڑھتی ہوئی قابل تجدید صلاحیت میں نمایاں اضافہ کرے گا اور سبز توانائی کی ترقی اور صنعتی صاف بجلی کی طلب کے ساتھ ساتھ ماحول دوست رہائشی زندگی کو بڑھانے میں مزید تعاون کرے گا۔گوادر پرو کے مطابق کراچی میں اپنے ہیڈ آفس کے ساتھ میکس گرین اور سولکرافٹ وہ پاکستانی کمپنیاں ہیں جو سولر پی وی کے ساتھ ڈیل کرتی ہیں اور مسلسل جدت اور تحقیق کے ذریعے صاف، سبز اور سمارٹ توانائی کے سلیوشن فراہم کرتی ہیں۔ گوادر پرو کے مطابق گڈ وے (GoodWe )پی وی اور قابل تجدید توانائی کے مختلف پروگراموں میں فعال طور پر حصہ لے کر پاکستان میں سبز توانائی کو فروغ دینے کے لیے پاکستان میں مختلف اقدامات کر رہی ہے۔ گوادر پرو کے مطابق گڈ وے (GoodWe )نے پی وی انسٹالرز کی آئندہ نسل کو جدید ترین ٹیکنالوجیز اور تکنیکیں سیکھنے کے لیے اپنا ایس ڈی ٹی جی ٹو 10کے ڈبلیو انورٹر انرجی ٹریننگ اینڈ ریسرچ سنٹر (ETRC) کو عطیہ کیا جو پاکستان کا سب سے مستند پی وی ٹریننگ سکول ہے ۔ کمپنی کے مطابق نئے آلات کے ساتھ ای ٹی آر سی جیسے تربیتی اسکولوں کو سپورٹ کرنا پاکستان کے مستقبل کے انسٹالرز کو جدید ترین طریقے، جدید ترین ٹیکنالوجی اور انتہائی موثر آلات سیکھنے کے قابل بناتا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی