• Columbus, United States
  • |
  • ٢٣ نومبر، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | سی-پیک

لیبیا میں انتخابات کے بعد حالات معمول پر آجا...

لیبیا میں قومی اتحاد کی حکومت کے وزیر اعظم عبدالحمید دبیبہ نے کہا کہ بغاوت کا دور ختم ہو گیا ہے اور کہا کہ وہ ملک اور دارالحکومت طرابلس کی حفاظت کریں گے،چوکوں میں جمع ہونے والے فوجیوں اور عوام سے ملاقات کے دوران اپنی تقریر میں دبیبہ نے کہا، "ہم اپنے ملک کو بددیانت لوگوں کے لیے نہیں چھوڑیں گے۔ ہم اپنے ملک اور طرابلس کی عزت اور وقار کے ساتھ حفاظت کریں گے۔ اب بغاوت کا دور ختم ہو چکا ہے، ہر کس انتخابات میں امیدوار کھڑا ہو سکتا ہے اس ملک کے لیے الیکشن کے علاوہ کوئی راستہ نہیں ہے۔ ہمارے بہادر راستہ تلاش کرنے والوں کے خلاف میدان میں ہیں، حملہ آوروں کا انجام ہمیشہ مایوسی ہوتا ہے۔انہوں نے تازہ جھڑپوں میں اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھنے والوں کی مغفرت اور زخمیوں کی فی الفور شفا یابی کی تمنا ئوںکا اظہار کیا۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۹ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

مبینہ بدعنوانی کے الزام میں ارجینٹینا کی نائ...

ارجینٹینا کی نائب صدرکرسٹینا فرنینڈز دکرچنر کومبینہ بدعنوانی کے الزام میں 12سال کی سزا سنادی گئی،کرسٹینا فرنینڈز کی سزا کے خلاف ان کے حامیوں نے ان کے گھر کے باہر جمع ہوکر احتجاجی مظاہرہ کیا، مظاہرین کا کہنا تھا کہ کرسٹینا فرنینڈز کو جوڈیشل پراسیکوشن کا نشانہ بنایا گیا ہے،پولیس کی جانب سے نائب صدر کے گھر کے باہر امکانی ہجوم جمع ہونے کے پیش نظر لگائی گئی رکاوٹوں کو مظاہرین کی جانب سے مخالف جماعت کے میئر کی اشتعال انگزیزی کی قرار دیتے ہوئے ہٹانے کی کوشش کی گئی،مظاہرین کی رکاوٹیں ہٹانے کی کوشش کے دوران پولیس کی جانب سے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے ہائڈرنٹ ٹرکوں کا استعمال کیا گیا، جس دوران کافی مظاہرین زخمی ہوئے،ارجینٹینا کی نائب صدرکرسٹینا فرنینڈز نے اپنے مظاہرین کواحتجاج ختم کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ مظاہرین احتجاج ختم کرکے پرامن گھروں کو چلے جائیں۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۹ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ہالینڈ، ٹرک باربی کیو پارٹی کرنے والوں پرچڑھ...

ہالینڈ میں سڑک سے اترنے والے ٹرک کی ٹکر کے نتیجے میں باربی کیو پارٹی میں شریک 6افراد ہلاک اور 7 زخمی ہوگئے،پولیس کیمطابق گزشتہ رات نیو بیجرلینڈ کے گائوں میں زوئڈزیڈزڈیجک روڈ پر ایک ٹرک سڑک سے اتر گیا اور جائے وقوعہ پر پڑوس میں منعقدہ باربی کیو پارٹی میں ہجوم میں جا گرا، حادثے میں 6 افراد جان کی بازی ہار گئے اور 7 افراد زخمی ہوئے جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے،حادثے کی وجہ ابھی تک واضح نہیں ہے، اور 46 سالہ ہسپانوی ڈرائیور کو حراست میں لیا گیا ہے، مقامی پولیس حکام کے مطابق حادثے کے وقت ڈرائیور نشے میں نہیں تھا، جائے وقوعہ پر تفتیش شروع کردی گئی۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۹ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

انڈونیشیا میں 6.4 شدت کا زلزلہ ، سونامی کا ا...

جکارتہ (شِنہوا) انڈونیشیا  میں پیر کے روز مغربی صوبے سماٹرا میں 6.4 شدت کا شدید زلزلہ محسوس کیا گیا۔

موسمیاتی، ماحولیات اور ارضیاتی فزکس کے ادارے نے بتایا کہ زلزلے کا جھٹکا جکارتہ وقت کے مطابق صبح 10 بجکر 29 منٹ پر محسوس کیا گیا جس کا مرکز ضلع کیپل وان مین تاوائی (مینتاوائی جزائر) سے 116 کلومیٹر شمال مغرب اور 10 کلومیٹر سمندر کے نیچے تھا۔

بتایا گیا ہے کہ زلزلہ سونامی لانے صلاحیت نہیں رکھتا تھا۔

6.4 شدت کے زلزلہ کی درجہ بندی پہلے جھٹکے کے طور پر کی گئی، ایک اور جھٹکا جکارتہ وقت کے مطابق صبح 5 بجکر 34 منٹ پر آیا تھا جس کی شدت 5.9 تھی اور اس کا مرکز بھی پہلے والے جھٹکے کی طرح تھا۔

۲۹ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

فلسطین کی اسرائیلی آبادکاروں کی جانب سے مسجد...

رم اللہ(شِنہوا)فلسطینی وزارت خارجہ نے اسرائیلی آباد کاروں کی طرف سے مسجد اقصیٰ کے احاطے میں ایک دروازے سے گھسنے کی مذمت کی ہے جوفلسطینی میڈیا کے مطابق بیت المقدس کے پرانے شہر میں صرف مسلمانوں کے زیر استعمال تھا۔فلسطینی خبر رساں ایجنسی وفا کی ایک ابتدائی رپورٹ کے مطابق یہ پہلا موقع ہے جب اسرائیلی پولیس نے آباد کاروں کو مسجد اقصیٰ کی طرف جانے والے دروازوں میں سے ایک باب اسباط سے اسلامی مقدس مقام میں داخل ہونے کی اجازت دی ہے۔وزارت کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ بے مثال قدم مسجد کی موجودہ حالت کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ہم اسرائیلی حکومت کو بیت المقدس اور اس کے اسلامی مقدس مقامات بالخصوص مسجد اقصیٰ کے خلاف اس کی جارحیت کے نتائج اور اثرات کے لیے براہ راست اور مکمل طور پر ذمہ دار ٹھہراتے ہیں۔ مسجد اقصیٰ کے احاطے کو یہود ی ٹمپل ماؤنٹ کے نام سے جانتے ہیں، مسلمانوں کے نزدیک یہ ان کا تیسرا مقدس مقام ہے اور یہودی اسے اپنا مقدس ترین مقام قرار دیتے ہیں۔ اسرائیل یہاں تک کہ پورے بیت المقدس شہر کو اپنا ناقابل تقسیم دارالحکومت سمجھتا ہے۔

۲۹ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

لاؤس، سیاحتی مرکز لوآنگ پرابانگ کی جھلکیاں

وینتیان (شِنہوا) لاؤس کے دارالحکومت وینتیان سے تقریباً 220 کلومیٹر شمال میں واقع لوآنگ پربانگ دریائے میکانگ اور اس کے معاون دریا کے کنارے آباد ہے۔ یہ اپنے پرانے مندروں، خوبصورت ترغیبات اور دیہی مناظر کے سبب صف اول کے سیاحتی مراکز میں ایک کی حیثیت سے ابھررہا ہے۔

لوآنگ پرابانگ کو اقوام متحدہ کی تعلیمی، سائنسی اور ثقافتی تنظیم (یونیسکو) نے 1995 میں عالمی ورثہ کی فہرست میں شامل کیا تھا۔

لاؤس، لوآنگ پرابانگ میں لوگ بدھ بھکشوؤں کو خیرات دیتے ہوئے دیکھے جا سکتے ہیں۔ (شِنہوا)

لاؤس، لوآنگ پرابانگ میں ایک خاتون بدھ بھکشوؤں کو خیرات دے رہی ہے۔ (شِنہوا)

لاؤس، لوآنگ پرابانگ کا فضائی نظارہ۔ (شِنہوا)

لاؤس میں لوآنگ پرابانگ میں منعقدہ ڈریگن بوٹ ریسنگ فیسٹول میں مقابلہ کا ایک منظر۔ (شِنہوا)

۲۹ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین کے سافٹ ویئر سیکٹر کی آمدنی میں زبردست ا...

بیجنگ(شِنہوا)چین کی سافٹ ویئر انڈسٹری کی سال کے پہلے 7 مہینوں کے دوران کاروباری آمدنی میں 10.3 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ وزارت صنعت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے اعداد و شمار کے مطابق جنوری سے جولائی تک کل 54 کھرب60ارب یوآن (تقریباً 796ارب66 کروڑ امریکی ڈالرز) کی آمدنی ہوئی۔اس شعبے کی کمپنیوں نے اس عرصے کے دوران مشترکہ منافع میں 569 ارب80کروڑ یوآن حاصل کیا، جو کہ گزشتہ سال کی نسبت6.6 فیصد زیادہ ہے۔  اس عرصے کے دوران، چین کی سافٹ ویئر کی برآمدات 29ارب80کروڑ امریکی ڈالرز رہی، جو کہ گزشتہ سال کی نسبت 4.3 فیصد زیادہ ہے۔

۲۹ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

دنیا بھرمیں نوول کرونا وائرس کے مصدقہ کیسز ک...

بیجنگ (شِنہوا) دنیا بھر میں نوول کرونا وائرس سے شدید متاثرہ ملکوں میں مصدقہ کیسز کے حوالے سے جانز ہوپکنز یونیورسٹی کے سسٹمز سائنس وانجینئرنگ مرکز نے تازہ ترین اعدادوشمار جاری کئے ہیں جو 29 اگست کو پاکستانی وقت کے مطابق صبح 10 بجے تک کے ہیں۔

دنیا بھرمیں نوول کرونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 60 کروڑ9 لاکھ 58 ہزار 714 ہوگئی۔

امریکہ 9 کروڑ41 لاکھ  90 ہزار 979 مصدقہ کیسز کے ساتھ سرفہرست ہے۔ جبکہ بھارت 4 کروڑ44 لاکھ 8 ہزار 132 مصدقہ کیسز کے ساتھ دوسرے اور فرانس 3 کروڑ 46 لاکھ  62 ہزار 834 مصدقہ کیسز کے ساتھ تیسرے نمبرپر ہے۔

برازیل میں مصدقہ کیسز کی تعداد 3 کروڑ 43 لاکھ  68 ہزار 909 جرمنی میں 3 کروڑ 20 لاکھ 41 ہزار 350، برطانیہ میں 2 کروڑ 37 لاکھ 8 ہزار 629  اور جنوبی کوریا میں 2 کروڑ 30 لاکھ 26 ہزار 960  تک پہنچ گئی ہے۔

اٹلی میں 2 کروڑ 18 لاکھ  6  ہزار 509 اور روس میں 1 کروڑ 91 لاکھ 23 ہزار 501 مصدقہ کیسز ہیں۔

۲۹ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

لیبیا میں جھڑپوں میں ہلاکتوں کی تعداد 23تک ج...

لیبیا کے دارالحکومت طرابلس کے مغربی علاقوں میں سر گرم عمل دو مسلح گروہوں کے درمیان شدید جھڑپوں اور تصادم میں ہلاکتوں کی تعداد 23تک جا پہنچی، جھڑپوں میں ابتک 140افراد زخمی ہو چکے ہیں،لیبیا کی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جھڑپوں کے دوران طرابلس کے تمام اسپتالوں کو نشانہ بنائے جانے کا خدشہ موجود ہے اور شہر میں تمام صحت کے اداروں، ہنگامی مراکز اور ایمبولینسوں کو مسلح تصادم کے خطرات سے بچنے کے لیے خصوصی حفاظتی تدابی اختیار کرنے کی اپیل کی گئی ہے،لیبیائی اسٹیٹ سپریم کونسل نے دارالحکومت میں رونما ہونے والی جھڑپوں کی مذمت کرنے کا اعلان کیا ہے،کونسل کی جانب سے جاری کردہ تحریری بیان میں سویلین کی اموات اور مالی نقصانات کا موجب بننے والے تصادم کو فی الفور روکنے کی اپیل کی ہے،بیان میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ دارالحکومت میں ہونے والے واقعات میں سب سے پہلے گولی چلانے والا گروہ ان واقعات کو ذمہ دار ہے، اور کہا گیا ہے کہ ہمارا موقف ریاستی اداروں کو ایک چھت تلے یکجا کرنے اور انتخابات کا انعقاد کرانے کے کام کو جلد از جلد مکمل کرنے پر قائم ہے۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۹ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

سعودی عرب میں ملازمتوں کی فراہمی کیلئے قوائد...

سعودی عرب میں ملکی و غیرملکی افراد کیلئے روزگار کے مواقع اور ان کی فلاح بہبود کیلیے اہم اقدامات اٹھاتے ہوئے قابلیت اور ملازمت کے معاہدے پر کام کرنے والوں کے پروگرام کے قواعد و ضوابط مقرر کر دیے،سرکاری ادارے تین سالہ افرادی قوت پروگرام تیار کریں گے،نئے ضوابط کے بموجب وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود کی منظوری کے بغیر (قابلیت اورملازمت کے معاہدوں پر کام کرنے والوں کے پروگرام)کے تحت کسی کو نئی ملازمت نہیں دی جائے گی،سعودی حکومت نے پروگرام کے ضوابط پانچ دفعات کی صورت میں مقرر کیے ہیں،پہلے مرحلے میں منفرد قابلیت پروگرام کے تحت ملازمت کا سلسلہ مخصوص سرکاری اداروں تک محدود ہوگا،دوسرے مرحلے میں متعلقہ ادارے وزارت خزانہ کے تعاون سے اس دائرے سے خارج ملازمتکے تمام پروگرام منسوخ کردیں گے۔ صحت اور عسکری اداروں کے خودکار ملازمت پروگرام کی دفعات کیتحت آنے والے مستثنی ہوں گے،تیسرے مر حلے کے تحت متعلقہ سرکاری ادارے وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود اور وزارت خزانہ کے ساتھ اتفاق رائے سے محنتانوں کی درجہ بندی، ترغیبات، معاوضہ جات اور ضوابط ترتیب دیں گے۔چوتھے مرحلے میں منفرد قابلیت پروگرام کے تحت ملازمت کے معاہدے کرنے والوں پر دفعہ تین میں درج محنتانوں، ترغیبات اور معاوضہ جات کے ضوابط نافذ ہوں گے،پانچویں مرحلے کے تحت متعلقہ سرکاری ادارے وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود کے ساتھ اتفاق رائے سے افرادی قوت کا تین سالہ پروگرام ترتیب دیں گے،وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود کی منظوری کے بغیر کسی کو بھی قابلیت اور ملازمت کے معاہدوں پر کام کرنے والوں کے پروگرام کے تحت ملازمت نہیں دی جائے گی۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۹ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ارب پتی بیٹے سے ملاقات کے لئے گیراج میں رات...

ٹیسلا کمپنی کے مالک اوردنیا کے امیر ترین شخصایلون مسک کی74سالہ والدہ مئے مسک نے انکشاف کیا ہے کہ حال ہی میں ٹیکساس میں اسپیس ایکس کے ہیڈکواٹر میں ایلون مسک سے ملاقات کے لیے گیراج میں رات گزاری،مئے مسک نے کہا کہ بیٹے کو املاک میں ذرا بھی دلچسپی نہیں ہے، اسپیس ایکس میں میزائل بنتے ہیں اس لیے وہاں گھریلو چیزیں موجود نہیں،حال ہی میں ایلون مسک نے کہا تھا کہ ان کا اپنا گھر نہیں ہے بلکہ وہ ایک دوست کے گھر پر رہتے ہیں۔ سائنسدان کا یہ انکشاف 2020میں اپنی تمام استعمال کی چیزیں فروخت کرنے کے بعد سامنے آیا تھا،ایلون مسک کا کہنا تھا کہ میں گھر کی تقریبا تمام چیزیں فروخت رہا ہوں کیوں کہ میرا اب کوئی گھر نہیں ہوگا، مجھے پیسوں کی بھی ضرورت نہیں ہے، یہ جیب میں رہ کر صرف وزن بڑھاتے ہیں۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۹ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

بھارت، بہن کو بیرون ملک جانے سے روکنے کیلئیب...

بھارت میں ایک شخص نے اپنی بہن کو بیرون ملک جانے سے روکنے کے لیے نہایت خطرناک اور اوچھی حرکت کرتے ہوئے طیارے میں بم کی جھوٹی فون کال کردی،بھارتی میڈیا کے مطابق چنائی میں ایک شخص نے اپنی بہن کو بیرون ملک سفر سے روکنے کے لیے جہاز میں بم کی جھوٹی فون کال کردی، نجی ایئر لائن کی پرواز دبئی روانگی کے لیے تیار تھی جسے بم کی جھوٹی اطلاع کے بعد 6 گھنٹے تک رکنا پڑا،صبح 7 بجے 60 مسافر جہاز میں سوار ہوچکے تھے جب ایک شخص نے پولیس کنٹرول روم میں فون کر کے بم کی جھوٹی اطلاع دی،فون کال کے بعد بورڈنگ کا عمل روک دیا گیا اور سوار ہونے والے مسافروں کو بھی واپس اتار دیا گیا، طیارے کو ایئرپورٹ پر موجود بالکل علیحدہ مقام پر معائنے کے لیے لے جایا گیا،ایئرپورٹ ڈائریکٹر نے بتایا کہ بم ڈسپوزل اسکواڈ نے جہاز کی مکمل طور پر تلاشی لی لیکن کوئی مواد برآمد نہیں ہوسکا،جھوٹی کال کرنے پر شہری کو گرفتار کرلیا گیا ہے جس نے پولیس کو بتایا کہ بہن کو دبئی جانے سے روکنا چاہتا تھا، اس لیے جھوٹی کال کر کے پرواز روکنے کی کوشش کی۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۹ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

شہزادی ڈیانا کی کار6 لاکھ 50 ہزار پائونڈز می...

آنجہانی شہزادی ڈیانا کے زیر استعمال رہنے والی کار ان کی 25ویں برسی کے موقع پر ایک نیلامی میں 6 لاکھ 50 ہزارپائونڈز(تقریبا 17کروڑ روپے)میں فروخت کردی گئی ہے،شہزادی ڈیانا کے زیر استعمال رہنے والی کالے رنگ کی 1986ماڈل کی فورڈ ایسکارٹ آر ایس ٹربو چیشائر میں ایک خریدار نے ساڑھے چھ لاکھ پاونڈز میں خرید لی ہے، عالمی میڈیا کے مطابق نیلامی کا اہتمام کرنے والے ادارے سلورسٹون کا کہنا تھا کہ گاڑی 80کی دہائی میں ڈیانا کے زیراستعمال رہی،اس گاڑی کو لیڈی ڈیانا 1985سے 1988تک خود ڈرائیو کرتی رہیں، اس کے ساتھ انہوں نے کئی تصویریں بھی کھینچیں۔ ڈیانا زیادہ تر گاڑی خود ہی چلاتی تھیں جبکہ اس وقت ان کے ساتھ سکیورٹی والے بھی ہوتے، کالے رنگ کی فورڈ اسکارٹ آر ایس ٹربو کے لیے لوگوں نے بڑھ چڑھ کر بولی لگائی،برطانیہ کے رہائشی (جن کا نام ظاہر نہیں کیا گیا)نے قیمت کا 12اعشاریہ پانچ فیصد پریمیئم کے طور پر ادا کیا، آر ایس گاڑی بنیادی طور پر سفید رنگ میں بنائی جاتی ہے تاہم ڈیانا نے پسند سے کالا رنگ منتخب کیا تھا،اس گاڑی میں کمپنی نے ان کے لیے سکیورٹی کے کچھ مخصوص فیچرز بھی شامل کیے تھے، جیسا کہ اس میں دو ریئر ویو مررز لگائے تھے،یہ گاڑی صرف 25ہزار میل ہی چلی تھی۔ گزشتہ سال بھی ڈیانا کے زیراستعمال رہنے والی گاڑی نیلام کی گئی تھی، وہ بھی فورڈ اسکارٹ تھی اور اس کو 52ہزار پائونڈ (61ہزار ایک سو ڈالر)میں خریدا گیا تھا۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۹ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

سعودی قیادت کا صدر پاکستان کو خط، سیلاب سے ن...

سعودی قیادت شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد محمدبن سلمان نے صدر پاکستان عارف علوی کے نام تعزیتی خط میں پاکستان کیاندر حالیہ سیلاب کے باعث ہونے والے نقصانات پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ اللہ پاک پاکستان کو مشکلات سے بچائے،شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے لکھا کہ سیلاب کے باعث جاں بحق افراد پر بہت دکھ اور افسوس ہوا ہے،ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے لکھا کہ دکھ کی اس گھڑی میں پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں، سیلاب کے باعث جو افراد بے گھر اور زخمی ہوئے ہیں ان کے لیے دعاگو ہیں ۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۹ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

سیلاب متاثرین کی امداد،ترکیہ کا تیسرا طیارہ...

ترکیہ کا تیسرا طیارہ امدادی اشیا لے کر کراچی ائیر پورٹ پہنچ گیا، ترکیہ سے 2 طیارے گزشتہ رات سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سامان لے کر کراچی آئے تھے۔ ترجمان سول ایوی ایشن کے مطابق وزارت خارجہ کے ڈی جی اور فائیو کور کے برگیڈیئر نے ترکیہ فضایہ کے طیارے کا استقبال کیا۔ رپورٹ کے مطابق پہلے ترکش ائیر فورس کی پہلی پرواز میں میں 38 اور دوسرے میں 14 ٹن امدادی سامان لایا گیا تھا، خرم دستگیر ، سعید غنی اور وزارت خارجہ کے اعلی حکام نے امدادی سامان وصول کیا۔ حکومت ترکیہ کی جانب سے پاکستان کے سیلاب اور بارش سے متاثرہ افراد کی امداد کے لیے بھیجے گئے سامان میں ٹینٹس، مچھر دانیاں اور اشیائے خور و نوش شامل ہیں۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۹ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

سندھ ہائی کورٹ،سیلابی گزرگاہوں پرتجاوزات کیخ...

سندھ ہائی کورٹ نے سیلابی گزرگاہوں پرتجاوزات کیخلاف درخواست پرسماعت دوہفتوں کیلئے ملتوی کردی۔ تفصیلات کے مطابقسندھ ہائی کورٹ میں سیلابی گزرگاہوں پر تجاوزات کے خلاف درخواست پر سماعت کرتے ہوئے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے کہا کہ ابھی سیلاب آیا ہوا ہے اور ہم انتظامیہ کو یہ کام کرنے کا کہہ دیں؟ عدالت نے ریمارکس دیے کہ ابھی سیلاب آرہا ہے، دیکھیں گڈو بیراج اور سکھر بیراج میں کتنی کیوسک پانی ہے؟ لوگ سیلاب میں الجھے ہوئے ہیں اور پوری مشینری کو یہاں بلا لیں؟ وکیل درخواست گزارایڈووکیٹ رفیق کلہوڑو نے مقف اپنایا کہ اگر تجاوزات ختم نہ ہوئیں تو سیلاب کے نقصانات بہت بڑھ جائیں گے۔ وکیل نے دلائل دیے کہ سپریم کورٹ نے 2010 کے سیلاب کے دوران تجاوزات کے خاتمے کا حکم دیا تھا جس پرعدالت نے ریمارکس دیے کہ سیلاب کے نقصانات سامنے آنے دیں پھر دیکھیں گے۔ سندھ ہائی کورٹ نے سماعت دوہفتے کیلئے ملتوی کر دی۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۹ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

توشہ خانہ ریفرنس، عمران خان نے جواب جمع کران...

الیکشن کمیشن میں توشہ خانہ ریفرنس کی سماعت میں عمران خان نے جواب جمع کرانے کے لئے مزید مہلت طلب کرلی۔ توشہ خانہ ریفرنس کی الیکشن کمیشن میں سماعت ہوئی۔ پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان نے جواب جمع کرانے کے لئے مسلسل بار جواب جمع کرانے کے لئے مہلے طلب کرلی۔ عمران خان کے وکیل کے معاون بیرسٹرگوہر الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے اور جواب جمع کرنے کے لئے مزید ایک ہفتے مہلت دینے کی استدعا کی۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے وکیل علی ظفر لاہور میں ہیں ان سے مشاورت نہیں ہوسکی اس لئے مزید وقت دیا جائے۔کوشش ہوگی اگلی سماعت میں جواب جمع کرا دیا جائے۔چیف الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کہ سارا کچھ تو ریکارڈ کا حصہ ہے اتنا وقت لگنا نہیں چاہیے۔ الیکشن کمیشن نے عمران خان کو جواب جمع کرانے کیلئے 7 ستمبر تک وقت دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۹ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

موجودہ سیلابی ریلے کی وجہ سے جوہی کو شدید خط...

وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ موجودہ سیلابی ریلے کی وجہ سے جوہی کو شدید خطرہ ہے۔ وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے نے منچھر جھیل کا معائنہ کیا۔ وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے سپریو بند کا بھی فضائی جائزہ لیا۔ وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ موجودہ سیلابی ریلے کی وجہ سے جوہی کو شدید خطرہ ہے اور منچھر میں بھی پانی کی سطح بلند ہورہی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ منچھر کو 123 فٹ پر خطرہ بڑھ جائے گا۔امید ہے اگلے 8 دنوں میں منچھر میں پانی کی سطح کم ہوگی۔ مجھے ایسے فیصلے کرنے ہیں جس سے شہر ڈوبنے سے بچیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ بدین کے نہر میں شگاف پڑا جہاں سے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا ۔ٹینٹس کی کمی شکایات ہیں اب تک ایک لاکھ پانچ ہزار ٹینٹس تقسیم کئے گئے ہیں ۔ ان کا کہنا ہے کہ چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری خود تمام تر صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں انہوں نے اپنا یورپ کو دورہ بھی ملتوی کردیا ہے۔ منچھر جھیل کے معائنے کے بعد وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ ایک روزہ دورے پر سیہون شریف پہنچ گئے۔ وزیر اعلی سیلاب متاثرین سے ملاقات کریں گے اور امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیں گے۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۹ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ملک بھر میں کورونا کی چھٹی لہر کے وار جاری،...

ملک بھر میں کورونا کی چھٹی لہر کے وار جاری ، جان لیوا وائرس سے مزید 1مریض لقمہ اجل بن گیا ہے۔ قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ)کے مطابق 24 گھنٹے کے دوران 15 ہزار 79 ٹیسٹ کئے گئے، جس میں 226 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، کورونا مثبت کیسز کی شرح 1.50 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ این آئی ایچ رپورٹ میں کہا گیا کہ ملک بھر میں مہلک وائرس میں مبتلا 110 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے-

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۹ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

پنجاب میں پاک فوج کی جانب سے 70 سے زائد امدا...

پا ک فوج کی جانب سے پنجاب میں سیلاب زدگان کی مدد کے لیے 70 سے زائد امدادی کیمپ قائم کیے گئے ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق متاثرین سیلاب کے لئے کمانڈر لاہورکور لیفٹیننٹ جنرل محمد عبدالعزیز کی ہدایت پرلاہور ڈویژن میں پاک آرمی اور پنجاب رینجرز نے 17 مختلف مقامات پر سیلاب زدگان کے لئے امدادی کیمپس لگائے ہیں۔ آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ لاہور ڈویژن میں دس، ملتان میں بارہ، گوجرانوالہ میں سترہ اور بہاولپور ڈویژن میں انیس ریلیف کیمپ قائم کیے گئے ہیں۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ کیمپس کا قیام ہونے سے عوام سیلاب متاثرین کے لئے عطیات جمع کر وا رہے ہیں جبکہ جمع شدہ سامان کی بلوچستان ، سندھ کے پی کے اور جنوبی پنجاب کے سیلاب زدگان تک ترسیل کے لئے پاکستان آرمی دن رات مصروف عمل ہے ۔ آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ پاک آرمی اور پنجاب رینجرزکے جوان متاثرین تک عطیات کی ترسیل کے لئے دن رات مصروف عمل ہیں ۔ آئی ایس پی آر نے کہا کہ حالات کے مطابق متاثرہ خاندانوں کے لیے کچھ اور کیمپس قائم کیے جائیں گے۔ فوج کی جانب سے عطیات کے حوالے سے عوام کی رہنمائی کے لیے ایک ہیلپ لائن 1135 قائم کی گئی ہے جبکہ پاکستان کی عوام سے بالعموم اور لاہور کی عوام سے بلخصوص اپیل کی گئی ہے کہ ضرورت کی اس گھڑی میں دل کھول کر عطیات دیں اور متاثرین کو ریلیف پہنچائیں۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۹ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

کراچی سے کم سن بچی کے اغوا کا کیس، سندھ ہائی...

عدالت نے کراچی سے کم سن بچی کے اغوا کے کیس میں یکم ستمبرکودلائل طلب کرلیے۔ سندھ ہائیکورٹ میں ملزم ظہیرکے خلاف کراچی سے کم سن بچی کے اغوا سے متعلق ملزم نکاح خواں اور گواہ کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔ مدعی مقدمہ مہدی علی کاظمی کے وکیل نے وکالت نامہ جمع کرادیا۔ ظہیر حسین ایڈووکیٹ نے عدالت سے کہا کہ ملزمان کی درخواست ضمانت کی کاپی موصول نہیں ہوئی ہے جس پر عدالت نے ملزمان کے وکیل کو مدعی کو درخواست کی کاپی فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے یکم ستمبر کو دلائل طلب کرلیے۔ عامرنیازایڈووکیٹ نے دلائل دیے کہ ملزمان کے جرم کے حساب سے چھ مہینے سزا ہے ساڑھے تین ماہ کاٹ چکے ہیں جس پر جسٹس صلاح الدین پہنورنے کہا کہ یکم ستمبر کو دلائل سن کر فیصلہ کریں گے۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۹ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

شریف برادران کے خلاف توہین عدالت کی درخواست...

اسلام آ باد ہائیکورٹ نے شریف برادران کے خلاف توہین عدالت کی درخواست قابلِ سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا،چیفجسٹس اسلام آ باد ہائیکورٹ نے کہا کہ آپ کہیں بھی جانے کیلئے آزاد ہوں گے، ہم آبزرویشن نہیں دیں گے، ہم اس درخواست پر مناسب حکم نامہ جاری کریں گے،جس پٹیشن پرابھی فیصلہ نہیں آیا اور عبوری حکم بھی چیلنج نہیں کیا گیا اس پر ہم توہین عدالت کی کارروائی کریں؟۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں وزیراعظم شہبازشریف اور سابق وزیر اعظم نوازشریف کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے رجسٹرارآفس کے اعتراضات کے ساتھ سماعت کی۔ پٹیشنرظفرعلی شاہ ایڈووکیٹ نیعدالت میں پیش ہو کر درخواست پردلائل دیے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ وفاقی کابینہ نے نام ای سی ایل سے نکالا، کسی کورٹ نے نہیں،وفاقی کابینہ نے ای سی ایل سے نام نکالنے کے لیے عدالت سے اجازت نہیں لی۔ ظفر علی شاہ نے دلائل دیے کہ حکومت نے نام ای سی ایل سے نکالنے کے لیے شورٹی جمع کرانے کا کہا تھا۔ عدالت نے کہا کہ حکومت نے اس عدالت سے رجوع ہی نہیں کیا جہاں اپیلیں زیر سماعت ہیں۔ ظفرعلی شاہ نے دلائل دیے کہ حکومت نے ایک مرتبہ نام ای سی ایل سے نکالنے کے لیے رقم جمع کرانے کی شرط رکھی تھی۔

لاہورہائی کورٹ میں رٹ فائل ہوئی جس پر ایک آرڈر ہوتا ہے۔ اس عدالتی کارروائی میں نواز شریف اور شہبازشریف نے انڈر ٹیکنگ دی۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ لاہورہائی کورٹ کا آرڈرعبوری حکم تھا یا حتمی فیصلہ سنایا گیا تھا؟ ایک عبوری حکم جاری ہوا، اس کے بعد پٹیشن تاحال زیر التوا ہے۔ کیا حکومت نے اس حکم کو چیلنج کیا؟ عدالت نے ریمارکس دیے کہ عبوری حکم کو چیلنج نہ کرکے حکومت نے اس آرڈر کو تسلیم کیا۔ جس پٹیشن میں عبوری حکم آیا وہ بھی تاحال لاہورہائی کورٹ میں زیرالتوا ہے۔ ظفر علی شاہ ایڈووکیٹ نے دلائل دیے کہ میں چاہتا ہوں کہ فریقین کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے جس پر عدالت نے کہا جس پٹیشن پرابھی فیصلہ نہیں آیا اور عبوری حکم بھی چیلنج نہیں کیا گیا اس پر ہم توہین عدالت کی کارروائی کریں؟ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا کہ کیا یہ عدالت کسی اور ہائی کورٹ میں زیر سماعت معاملے پر کارروائی کا اختیاررکھتی ہے؟ ایک اور ہائیکورٹ کے سامنے موجود معاملے کو ہم نہیں سنیں گے۔ آپ سینئر وکیل ہیں کیا آپ ابھی بھی اس درخواست کو پریس کریں گے؟ پیٹشنرسید ظفرعلی شاہ نے جواب دیا کہ اگر آپ نے درخواست مسترد کرنی ہے تو میں واپس لیتا ہوں۔ میں لاہور ہائی کورٹ جانے کے لیے درخواست واپس لے سکتا ہوں۔ چیف جسٹس نے کہا کہ آپ کہیں بھی جانے کیلئے آزاد ہوں گے، ہم آبزرویشن نہیں دیں گے، ہم اس درخواست پر مناسب حکم نامہ جاری کریں گے جس کے بعد عدالت نے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۹ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ملک بھر میں سیلاب کی تباہ کاریاں؛ اموات کی ت...

ملک بھر میں بارشوں اور سیلاب کی تباہ کاریاں جاری ، 14 جون سے اب تک ایک ہزار سے زائد افراد جاں بحق ہوچکے ،15 سو سے زائد افراد زخمی، 6 لاکھ سے زائد مکانات بہہ گئے،7 لاکھ مویشی ہلاک۔تفصیلات کے مطابق این ڈی ایم اے کی جانب سے سیلاب اور بارشوں کے نقصان سے متعلق رپورٹ جاری کردی گئی ہے۔ جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 119 افراد زندگی کی باز ہارے ہیں جس کے بعد 14 جون سے اب تک ملک بھر میں کل 1033 افراد جاں بحق ہوگئے۔ این ڈ ایم اے کا کہنا ہے کہ سندھ میں 76 ، خیبرپختونخواہ میں 31، بلوچستان میں 4 ،گلگت بلتستان میں 6 اور آزاد کشمیر میں 1 ہلاکت ہوئی ہے۔ این ڈ ایم اے کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں 456 مرد، 207 خواتین اور 348 بچے جاں بحق ہوئے ہیں۔ این ڈ ایم اے نے بتایا کہ ملک بھر میں اب تک کل زخمیوں کی تعداد 1527 ہو گئی ہے جبکہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 71 افراد زخمی ہوئے۔

این ڈ ایم اے کا کہنا ہے کہ سندھ زخمی افراد میں سرفہرست ہے، سندھ میں تعداد 1009 پہنچ گئی جبکہ کے پی 282 ، پنجاب 105 اور بلوچستان میں 106 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ این ڈ ایم اے کی جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا کہ ملک بھرمیں سیلاب سے 662446 مکانات جزوی اور 287412 مکمل طور پر تباہ ہوئے ہیں۔ این ڈ ایم اے نے بتایا کہ بلوچستان میں این 25 شاہراہ لینڈسلائیڈنگ کی وجہ سے کوئٹہ سے کراچی کیلئے بند ہے جبکہ گلگت بلتستان میں نلتر،غذر ،شندور اور ششپر ویل روڈ سیلاب کی وجہ سے بند ہیں۔ اسکے علاوہ سندھ میں 2328 کلومیٹر سڑک جبکہ بلوچستان میں 1000 کلو میٹر سڑک حالیہ بارشوں اور سیلاب سے تباہ ہوء ہے۔ ملک بھر کے 149 پلوں کو سیلاب سے نقصان پہنچا ہے۔ سیلاب اور بارشوں کی تباہ کریوں کے باعث ملک بھر میں 7 لاکھ 19 ہزار 558 مال مویشی ہلاک ہوچکے ہیں۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۹ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

تاریخی امریکی لائبریری میں وسط خزاں میلے کے...

لاس اینجلس (شِنہوا) لاس اینجلس کاؤنٹی میں تاریخی ہنٹنگٹن لائبریری، آرٹ کلیکشنز اور بوٹانیکل گارڈنز نے روایتی چینی وسط ۔خزاں میلے کا ایک عظیم الشان جشن منایا۔

یہ 2 روزہ جشن ہنٹنگٹن کے چینی باغ اور اس کے اطراف ہوا جسے لیو فانگ یوآن یا خوشبو سے معطر باغ  کے نام سے جانا جاتا ہے۔ 15 ایکٹر پر پھیلا یہ باغ روایتی پویلین اور پلوں،پانی کی خصوصیات، شاندار پتھروں اور درختوں سے بھرا ہے جو زیادہ تر پھولوں سے لدے رہتے ہیں۔

جھیل میں شاندارروشنیاں نظر آئیں ، پویلین، صحن اور راستوں کوروشن کیا گیا۔

چینی گارڈن کے دلکش پرفارمنس کی تینوں جگہوں پرروایتی موسیقی اور شنگھائی جاز شامل تھی۔

ہنٹنگٹن کے اسٹریٹجک انیشی ایٹو کے ڈائریکٹرسیان لیونگ ایڈمزنے شِںہوا کو بتایا کہ ہم وسط  خزاں کا تہوارمنارہے ہیں جو چینی کیلنڈر کی اہم ترین تعطیلات میں سے ایک ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہنٹنگٹن دنیا کے سب سے بڑے چینی باغات میں سے ایک ہے۔ اس کی وجہ سے ہم کمیونٹی کو بلاتے، سب کو خوش آمدید کہتے ہیں، اور لوگوں کو اس انتہائی منفرد جگہ میں چینی ثقافت و روایت کی خوبصورتی کو سمجھنے میں مدد کرتے ہیں۔

۲۸ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین منصفانہ اور جامع عالمگیریت کے فروغ کا دا...

ابوجا (شِنہوا) نائجیریا کے ایک اسکالرنے کہا کہ چین ایک منصفانہ اور زیادہ جامع عالمگریت کا داعی ہے۔

جامعہ ابوجا میں شعبہ سیاسیات اوربین الاقوامی تعلقات کے سربراہ شریف غالی ابراہیم نے شِںہوا کے ساتھ ایک حالیہ انٹرویو میں کہا کہ دنیا بھرمیں ایک اہم سیاسی و معاشی اثر و رسوخ کے باعث "چین کو خارج کرنے کی کوئی وجہ نہیں"۔

ان کی رائے میں افریقی سمیت ترقی پذیر ممالک کو عالمی نظام اور مغرب کے زیراثر عالمگیریت سے بے حد نقصان پہنچا ہے کیونکہ یہ یورپی یا امریکی ثقافتوں کے اردگرد گھومتی ہے اور اس کے تحت دنیا میں دیگر تمام ثقافتوں کو دور کیا جارہا ہے۔

ابراہیم نے کہا کہ تاہم چین جیسی ابھرتی ہوئی معیشتوں کے عروج کے ساتھ ہی ترقی پذیر ممالک میں عالمی حکمرانی بارے زیادہ آوازیں اٹھنے لگی  ہیں، اور انہوں نے مختلف کثیرالجہتی تعاون کے طریقہ کار اور پلیٹ فارمز سے ایک منصفانہ اور زیادہ جامع عالمگیریت کے عمل کو فروغ دینا شروع کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین بانی ثابت ہوا اور اس کے بلیٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو سمیت عالمگیریت کے تصور نے بڑی حد تک انسانیت کے مشترکہ مستقبل کو فروغ دیا ہے جس میں کوئی امتیاز،علیحدگی یا اخراج نہیں ہے۔

ابراہیم نے کہا کہ چین کی بین الاقوامی سپلائی چین میں پوزیشن اہم ، واضح اور مضبوط ہے اور یہ مسلسل فروغ رہی ہے،اور دنیا کے ہر گھر میں آپ کو چین کی تیار کردہ اشیا مل جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ نائجیریا اور افریقہ کے دیگر خطوں میں سستا چینی سامان فراہم کیا جارہا ہے، آپ یورپ، امریکہ، دنیا کے مختلف خطوں، وسط ایشیا، ایشیا ۔ بحرالکاہل، افریقہ، لاطینی امریکہ جائیں، تو آپ کو چین کا عالمی سپلائی چین میں کردار سازگار اور مئوثر نظر آئے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ کوئی بھی عالمگریت چین کے بغیرنہیں ہوسکتی۔

۲۸ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

پاکستان میں نوول کرونا وائرس کے 270 نئے کیسز...

اسلام آباد (شِںہوا) وزارت صحت نے اتوار کو بتایا ہے کہ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران نوول کرونا وائرس کے 270 نئے کیسز کا اندراج ہوا ہے۔

تازہ اضافے کے بعد ملک میں اس مرض سے متاثرہ افراد کی تعداد 15 لاکھ 68 ہزار 53 4ہوگئی ہے۔

وزارت کے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں مزید 3 افراد جاں بحق ہوئے جس کے باعث اس مرض سے لقمہ اجل بننے والوں کی تعداد 30 ہزار 574 ہوگئی ہے۔

ہفتے کو ملک بھر میں 16 ہزار 871 ٹیسٹ ہوئے جس میں مثبت شرح 1.60 فیصد رہی۔

اس وقت 118 مریضوں کی حالت انتہائی نازک ہے۔

۲۸ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین، تیل کی بڑی کمپنی سی این او او سی کی آمد...

بیجنگ (شِنہوا) چین میں تیل و گیس پیدا کرنے والی معروف کمپنی چائنہ نیشنل آف شور آئل کارپوریشن (سی این او او سی) کی آمدن میں رواں سال کی پہلی ششماہی میں گزشتہ برس کی نسبت 84 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

شنگھائی اسٹاک ایکسچینج میں کمپنی کے جمع کرائے گئے بیان کے مطابق اس عرصے میں کمپنی کی آپریٹنگ آمدن 202.36 ارب یوآن (29.55 ارب امریکی ڈالرز) ہوچکی ہے۔

درج شدہ کمپنی کے شیئر ہولڈرز کا خالص منافع 71.89 ارب یوآن رہا جو گزشتہ برس کے اسی عرصے کی نسبت 116 فیصد زائد ہے۔

سی این او او سی نے اس مستحکم کارکردگی کی وجہ ذخیرہ اور پیداواری صلاحیت میں اضافے کے ساتھ ساتھ بڑے منصوبوں، سائنسی و تکنیکی اختراعات اور سبز ترقی کے فروغ کی کوششوں کو قرار دیا ہے۔

۲۸ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین، آسیان ماحولیاتی تعاون فورم 15 سے 16 ستم...

نان ننگ(شِنہوا)چین-آسیان ماحولیاتی تعاون فورم 2022 چین کے جنوبی گوانگ شی ژوانگ خود مختار علاقے کے دارالحکومت نان ننگ شہر میں 15 سے 16 ستمبر تک منعقد ہوگا۔ 

16 سے 19 ستمبر تک منعقد ہونے والی 19ویں چائنہ-آسیان ایکسپو کے اعلیٰ سطح فورمز میں سے ایک کے طور پر، اس فورم کا مقصد چین اور آسیان ممالک کے درمیان سبز اور کم کاربن کی ترقی میں تبادلے اور تعاون کو گہرا کرنا ہے۔ 

 "سبز اور کم کاربن کے نئے دور کا آغاز کرنے کے لیے انسان اور فطرت کے درمیان ہم آہنگ بقائے باہمی کو فروغ دینا" کے موضوع پر یہ فورم ایک افتتاحی تقریب، ایک اعلیٰ سطح مکالمے اور ماحولیاتی تحفظ کی بین الاقوامی نمائش پر مشتمل ہے۔ 

ہر سال منعقد ہونے والا یہ چین-آسیان ماحولیاتی تعاون فورم کا 11 واں ایڈیشن ہو گا، جو چین اور آسیان ممالک کے درمیان حیاتیاتی اور ماحولیاتی تبادلوں اور تعاون کو فروغ دینے کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم بن گیا ہے۔

۲۸ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین، صوبہ سیچھوان میں اعلیٰ درجے کے صاف توان...

چھینگ ڈو(شِنہوا)چین کےجنوب مغربی صوبہ سیچھوان کے شہر دی یانگ میں صاف توانائی کے آلات پر 2022 ورلڈ کانفرنس شروع ہوگئی۔ 

 تین روزہ ایونٹ میں دنیا بھر میں صاف توانائی کے آلات اور متعلقہ شعبوں میں نئی ٹیکنالوجیز، کامیابیوں اور مصنوعات کی نمائش کی جائے گی، جس میں آٹوموبائل مینوفیکچرنگ میں نئی توانائی کی ٹیکنالوجیز کی ایپلی کیشنز کے ساتھ ساتھ  ہائیڈرو، ونڈ، بائیو انرجی، ٹائیڈل انرجی اور سولر انرجی کے استعمال میں بنیادی ٹیکنالوجیز کی نمائش کی جائے گی۔ 

21 ممالک اور خطوں کے 2ہزار سے زیادہ حکام، اسکالرز اور صنعت کے لوگوں نے اس تقریب میں ذاتی طور پر یا ورچوئلی شرکت کی۔

اس کانفرنس کی میزبانی سیچھوان کی صوبائی حکومت اور وزارت صنعت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی نے مشترکہ طور پر کی ہے۔

سیچھوان صاف توانائی کی صنعت کو ترقی دینے میں ایک پاور ہاؤس ہے۔ صوبے میں صاف توانائی کی نصب شدہ صلاحیت 10کروڑ20لاکھ کلو واٹ تک پہنچ گئی ہے، جو کل نصب شدہ صلاحیت کا 85.8 فیصد ہے۔

۲۸ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ٹیکساس میں سینکڑوں افرادکا مظاہرہ،اے آر-15...

ہیوسٹن(شِنہوا)امریکی ریاست ٹیکساس میں اوولڈے اسکول میں فائرنگ سے ہلاک ہونے والوں کے خاندان کے ایک درجن سے زائد افرادسمیت سینکڑوں مظاہرین جمع ہوئے اور اے آر-15 طرز کی رائفلیں خریدنے کے لیے کم از کم عمر بڑھانے پر زور دیا۔ 

انہوں نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ امریکہ کی جنوب وسطی ریاست ٹیکساس بندوق کے تشدد کو روکنے کے لیے مزید اقدامات کرے۔ 

مئی میں اوولڈے کے روب ایلیمنٹری اسکول میں ایک 18 سالہ بندوق بردار نے قانونی طور پر خریدی گئی اے آر- 15 طرز کی رائفل کا استعمال کرتے ہوئے 19 بچوں اور 2 اساتذہ کو ہلاک کردیا تھا۔ پورے امریکہ میں نیا تعلیمی سال شروع ہوتے ہی کیمپس سیفٹی کے حوالے سے خدشات برقرار ہیں۔ 

ریاست کے کیپیٹل کے باہر، والدین اورگن سیفٹی کے حامیوں نے گورنر گریگ ایبٹ سے مطالبہ کیا کہ وہ ٹیکساس قانون ساز کا خصوصی اجلاس بلائیں تاکہ فلوریڈا، کیلیفورنیا اور نیویارک کی طرز پر ان ہتھیاروں کی خریداری کی عمر 18 سے بڑھا کر 21 سال کی جائے۔

۲۸ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

دنیا بھرمیں نوول کرونا وائرس کے مصدقہ کیسز ک...

بیجنگ (شِنہوا) دنیا بھر میں نوول کرونا وائرس سے شدید متاثرہ ملکوں میں مصدقہ کیسز کے حوالے سے جانز ہوپکنز یونیورسٹی کے سسٹمز سائنس وانجینئرنگ مرکز نے تازہ ترین اعدادوشمار جاری کئے ہیں جو 28 اگست کو پاکستانی وقت کے مطابق صبح 10 بجے تک کے ہیں۔

دنیا بھرمیں نوول کرونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 60 کروڑ5 لاکھ 47 ہزار 613 ہوگئی۔

امریکہ 9 کروڑ41 لاکھ  84 ہزار 146 مصدقہ کیسز کے ساتھ سرفہرست ہے۔ جبکہ بھارت 4 کروڑ43 لاکھ 98 ہزار 696 مصدقہ کیسز کے ساتھ دوسرے اور فرانس 3 کروڑ 46 لاکھ  62 ہزار 834 مصدقہ کیسز کے ساتھ تیسرے نمبرپر ہے۔

برازیل میں مصدقہ کیسزکی تعداد 3 کروڑ 43 لاکھ  68 ہزار 909، جرمنی میں 3 کروڑ 20 لاکھ 41 ہزار 349، برطانیہ میں 2 کروڑ 37 لاکھ 8 ہزار 629  اور جنوبی کوریا میں 2 کروڑ 29 لاکھ 83 ہزار 818  تک پہنچ گئی ہے۔

اٹلی میں 2 کروڑ 17 لاکھ  88  ہزار 862 اور روس میں 1 کروڑ 90 لاکھ 77 ہزار 368 مصدقہ کیسز ہیں۔

۲۸ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

سنکیانگ کی سماجی ترقی، اور لوگوں کی زندگیوں...

ارمچی(شِنہوا)چین کے شمال مغربی سنکیانگ ویغور خود مختار علاقے نےگزشتہ ایک دہائی کے دوران، سماجی ترقی اور لوگوں کی زندگیوں میں بہتری کے سلسلے میں مسلسل پیش رفت کی ہے۔

 کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی سنکیانگ ویغور خود مختار علاقائی کمیٹی کے سیکرٹری ما شِن گروئی نےایک پریس کانفرنس میں کہا کہ  2021 میں، سنکیانگ کی جی ڈی پی 2012 کے اعداد و شمار کو دوگنا کرتے ہوئےتقریباً 16 کھرب یوآن (تقریباً 232ارب80کروڑ امریکی ڈالرز) تک پہنچ گئی۔

گزشتہ دہائی کے دوران، سنکیانگ کے مالی اخراجات کا 70 فیصد سے زیادہ لوگوں کی معاش کی بہتری پر خرچ ہوا ہے۔ سنکیانگ کے وسیع دیہی علاقوں میں تین سال کی پری اسکول کی تعلیم اور 9 سال کی لازمی تعلیم مفت ہے، اور جنوبی سنکیانگ کے چار پریفیکچرز 15 سال کی مفت تعلیم فراہم کرتے ہیں۔ 

سنکیانگ نے گزشتہ دہائی کے دوران پارٹی کی نسلی پالیسیوں کو مکمل طور پر نافذ کیا ہے، تمام نسلی گروہوں کے لوگوں کے درمیان وسیع تبادلے اور انضمام کو فروغ دیا ہے۔

پریس کانفرنس میں سنکیانگ کی علاقائی حکومت کے چیئرمین ایرکن تونیاز نے کہا کہ سنکیانگ نے شاہراہ ریشم اکنامک بیلٹ کے بنیادی علاقے کی ترقی جاری رکھی ہے اور بیلٹ اینڈ روڈ کے ساتھ منسلک ممالک کے ساتھ اقتصادی اور تجارتی تبادلوں کو مضبوط کیا ہے۔

۲۸ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین ۔ گوئی ژو ۔ گوئی یانگ ۔ دھان کا کھیت ۔ ن...

چین کے جنوب مغربی صوبہ گوئی ژو کے دارالحکومت گوئی یانگ کی کاؤنٹی کائی یانگ کے قصبے ہیفنگ کے گاؤں ماتو میں دھان کے کھیتوں کا فضائی نظارہ ۔ (شِنہوا)

۲۸ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین ۔ گوئی ژو ۔ گوئی یانگ ۔ دھان کا کھیت ۔ ن...

چین کے جنوب مغربی صوبہ گوئی ژو کے دارالحکومت گوئی یانگ کی کاؤنٹی کائی یانگ کے قصبے ہیفنگ کے گاؤں ماتو میں دھان کے کھیتوں کا فضائی نظارہ ۔ (شِنہوا)

۲۸ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین ۔ گوئی ژو ۔ گوئی یانگ ۔ دھان کا کھیت ۔ ن...

چین کے جنوب مغربی صوبہ گوئی ژو کے دارالحکومت گوئی یانگ کی کاؤنٹی کائی یانگ کے قصبے ہیفنگ کے گاؤں ماتو میں دھان کے کھیتوں کا فضائی نظارہ ۔ (شِنہوا)

۲۸ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین ۔ گوانگ شی۔ گوئی لین ۔ یانگ شو۔ سیاحت

چین کے جنوبی گوانگ شی ژوآنگ خوداختیار خطے کے گوئی لین کی کاؤنٹی یانگ شو کے قصبے شینگ پھنگ میں ایک سیاح کا تصویر کے لئے ایک انداز۔ (شِنہوا)

۲۸ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین ۔ گوانگ شی۔ گوئی لین ۔ یانگ شو۔ سیاحت

چین کے جنوبی گوانگ شی ژوآنگ خوداختیار خطے کے گوئی لین کی کاؤنٹی یانگ شو کے قصبے شینگ پھنگ میں ایک سیاح کا تصویر کے لئے ایک انداز۔ (شِنہوا)

۲۸ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین کے پرامن اتحاد کو فروغ دینے کے لیے کنونش...

چھینگ ڈو(شِنہوا)چین کے پرامن اتحاد کو فروغ دینے کے لیے ملک کے جنوب مغربی صوبہ سیچھوان میں ایک کنونشن کاآن لائن اور آف لائن دونوں طرح سے انعقاد کیا گیا۔ 

اس کانفرنس میں 360 سے زائد کونسلز کے 3ہزار سے زائد شرکاء نے شرکت کی جو 120 سے زائد ممالک اور خطوں میں پرامن قومی اتحاد اور متعلقہ تنظیموں کے فروغ کے لیے ہیں۔ 

چین کی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی قومی کمیٹی کے نائب سربراہ اور پرامن قومی اتحاد کے فروغ کے لیے چائنہ کونسل کے نائب سربراہ ژینگ جیان بینگ نے ویڈیو لنک کے ذریعے ایک خطاب میں "تائیوان کی آزادی" کی علیحدگی پسند سرگرمیوں کی مخالفت اور چین کے پرامن اتحاد کو آگے بڑھانے کے لیے مزید کوششوں پر زور دیا۔

۲۸ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین نے پرانے شہری رہائشی علاقوں کی تزئین و آ...

بیجنگ(شِنہوا)چین نے لوگوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کی کوشش میں پرانی شہری رہائشی کمیونٹیز کی تزئین و آرائش کو تیز کر دیا ہے۔ 

ہاؤسنگ اور شہری-دیہی ترقی کی وزارت کے اعداد و شمار کے مطابق، رواں سال کے پہلے 7 مہینوں میں تقریباً 44ہزار300 پرانی شہری رہائشی کمیونٹی کی تزئین و آرائش کے منصوبوں کی تعمیر شروع ہوئی۔ 

یہ تعداد 51ہزار پرانی شہری رہائشی کمیونٹیزکی تزئین و آرائش شروع کرنے کے ملک کے سالانہ ہدف کا تقریباً 87 فیصد ہے۔ 

وزارت کے مطابق رواں سال کے تزئین و آرائش کے منصوبوں سے 84 لاکھ گھرانوں کو فائدہ پہنچنے کا تخمینہ ہے۔ 

۲۸ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

لیبیا، طرابلس میں جھڑپوں کے دوران ہلاکتوں کی...

لیبیا ، وسطی طرابلس میں جھڑپوں کے بعد تباہ شدہ گاڑیاں دیکھی جاسکتی ہیں۔(شِنہوا)

طرابلس(شِنہوا)لیبیا کے دارالحکومت طرابلس میں جھڑپوں کے دوران مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 23 ہو گئی ہے۔

ملک کی وزارت صحت نے درخواست کی کہ طبی سہولیات پر حملوں سے گریز کیا جائے کیونکہ شہر کے متعدد اسپتالوں اور طبی مراکز کو نقصان پہنچا ہے۔ اس نے تصدیق کی کہ طبی ٹیمیں جھڑپوں کی وجہ سے پریشان کن کالز کرنے والےشہریوں کی مدد کے لیے مخصوص علاقوں تک رسائی حاصل نہیں کر سکیں ۔  

پرتشدد جھڑپوں میں اب تک 140 افراد زخمی بھی ہو چکے ہیں۔یہ جھڑ پیں جمعہ کو دیر گئے وسطی طرابلس کے مختلف علاقوں میں دو حریف حکومتوں سے وابستہ مسلح گروپوں کے درمیان شروع ہوئیں۔ 

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان کا کہنا ہے کہ انتونیو گوتیرس پرتشدد جھڑپوں پر گہری تشویش کا اظہارکر رہے ہیں۔

ترجمان اسٹیفن دوجارک نے بیان میں کہا کہ سیکرٹری جنرل نے طرابلس میں تشدد کے فوری خاتمے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے لیبیا کی جماعتوں پر زور دیا کہ وہ جاری سیاسی تعطل سے نمٹنے کے لیے حقیقی بات چیت کریں اور اپنے اختلافات کو حل کرنے کے لیے طاقت کا استعمال نہ کریں۔

۲۸ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین کے ماحولیاتی تحفظ کے شعبے کی مستحکم آمدن...

چین کے شمالی صوبہ ہیبے کے ژونہوا میں سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ میں بچے سیوریج ٹیسٹ کے طریقوں کے بارے میں سیکھ رہے ہیں۔(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین کے ماحولیاتی تحفظ کے شعبے نے 2021 کے دوران مستحکم آمدنی میں اضافے کی اطلاع دی ہے اور ملک نے سبز ترقی کی کوششوں کو تیز کیا ہے۔ 

وزارت حیاتیات اور ماحولیات کے مطابق، صنعت نے گزشتہ سال تقریباً 21کھرب80ارب یوآن (تقریباً 318ارب31کروڑ امریکی ڈالرز) کا کاروبار کیا، جو 2020 کے مقابلے میں 11.8 فیصد زیادہ ہے۔ 

چین نے ماحولیاتی تحفظ کا ایک جامع صنعتی نظام تشکیل دیا ہے جس میں ٹیکنالوجی کی تحقیق اور ترقی، سازوسامان کی تیاری، ڈیزائن اور تعمیرات کے ساتھ ساتھ آپریشن اور دیکھ بھال کا احاطہ کیا گیا ہے

وزارت کے مطابق انتہائی کم اخراج، فضلہ جلانا، کوئلہ فلو گیس ٹریٹمنٹ ٹیکنالوجی اور ملک کے تھرمل پاور پلانٹس کے آلات عالمی سطح پر ایک اہم سطح پر پہنچ چکے ہیں، اور چین نے انتہائی کم اخراج والے تھرمل پاور پلانٹس کا دنیا کا سب سے بڑا کلسٹر بنایا ہے۔

۲۸ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

انڈونیشیا ، روایتی گھڑ دوڑ میں نوعمر بچوں کی...

انڈونیشیا ، آچے کے ٹیکین گن میں روایتی گھڑدوڑ میں نوعمر گھڑ سوار مقابلہ کررہے ہیں۔ (شِنہوا)

آچے ، انڈونیشیا (شِنہوا) انڈونیشیا میں آچے کے ٹیکین گن میں روایتی گھڑدوڑ ہوئی جس نے مقامی افراد اور سیاحوں کو متوجہ کیا۔

زیادہ تر گھڑسواروں کی عمریں 10 سے 15 برس کے درمیان تھیں ، جو ٹیکین گن کی ایک دیرینہ روایت کا حصہ ہے۔

انڈونیشیا ، آچے کے ٹیکین گن میں روایتی گھڑدوڑ میں ایک نوعمر گھڑسوار اپنے گھوڑے پر سواری کررہا ہے۔ (شِنہوا)

انڈونیشیا ، آچے کے ٹیکین گن میں روایتی گھڑدوڑ میں نوعمر جوکی مقابلہ کررہے ہیں۔ (شِنہوا)

انڈونیشیا ، آچے کے ٹیکین گن میں روایتی گھڑدوڑ سے قبل نوعمر جوکی اپنے گھوڑے کو نہلارہاہے۔ (شِنہوا)

۲۸ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

افغانستان میں سیب کی فصل کی کٹائی

افغانستان، صوبہ سمنگان میں افغان بچے سیب کھارہے ہیں۔ (شِنہوا)

سمنگان، افغانستان (شِنہوا) افغانستان کے وسطی صوبہ سمنگان میں کاشتکار سیب کی فصل کاٹنے میں مصروف ہیں۔

افغانستان ، صوبہ سمنگان میں افغان کاشتکار سیب کی پیکنگ کررہے ہیں۔ (شِنہوا)

افغانستان، صوبہ سمنگان میں ایک افغان کاشتکار سیب پیک کررہا ہے۔ (شِنہوا)

افغانستان ، صوبہ سمنگان میں افغان کاشتکار سیب کی پیکنگ کررہے ہیں۔ (شِنہوا)

افغانستان، صوبہ سمنگان میں سیب کو دیکھا جاسکتا ہے۔ (شِنہوا)

۲۸ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین کا اندرون ملک سیاحتی شعبہ بحالی کی جانب...

نیویارک(شِنہوا)چین کا اندرون ملک سیاحتی شعبہ وبا کےباعث کم ترین سطح پر آنےکے بعد بحالی کی جانب گامزن ہے۔سی این بی سی نے فچ ریٹنگز کے حوالے سے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا کہ تعطیلات کے دوران سیاحوں کی جانب سے بکنگ میں اضافے سے معلوم ہوتا ہے کہ رواں سال کی دوسری ششماہی کے دوران سیاحتی اخراجات میں اضافہ ہوگا۔
اس ریٹنگ ایجنسی کا مزید کہنا ہے کہ یہ تیزی ایک ایسے موقع پر آرہی ہے جب چین کی سیاحتی آمدنی رواں سال کی پہلی ششماہی میں وبا شروع ہونے سے پہلے 2019 کی آمدنی کے تقریباً نصف تک پہنچ گئی تھی۔


چین میں فِچ ریٹنگز کے تجزیہ کار فلورا ژو اور جینی ہوانگ کا کہنا ہے کہ سیاحتی شعبے میں سست رفتاربحالی کی وجہ سے معاشی ترقی محدودہوگئی تھی ،کیونکہ ملک کی جی ڈی پی میں 2019 کے دوران اس شعبے کا حصہ تقریباً 11فیصداور قومی روزگار کا 10 فیصد تھا۔

۲۷ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

امریکہ میں گزشتہ ہفتے تقریباً 80ہزار بچے کوو...

لاس اینجلس(شِنہوا) امریکہ میں18اگست کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران  تقریباً 80ہزار بچوں میں کوویڈ-19 کے کیسز رپورٹ ہوئے۔ امریکہ کی اکیڈمی آف پیڈیاٹرکس (اے اے پی) اور چلڈرن ہسپتال ایسوسی

ایشن کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق وباکےآغاز سے لے کر اب تک امریکہ میں  تقریباً 1کروڑ44لاکھ بچوں میں کوویڈ-19کے مثبت ٹیسٹ رپورٹ ہوئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق، گزشتہ 4 ہفتوں میں بچوں میں سامنے آنے والے  کیسز کی تعداد3لاکھ 58ہزار رہی  جبکہ رواں سال اب تک تقریباً65 لاکھ بچے اس وبا سے متاثر ہوچکے ہی۔

اے اے پی کے مطابق، وبا کے آغاز کے بعد سے امریکہ میں  کوویڈ-19 کے مجموعی کیسز میں  بچوں کا تناسب  18.4 فیصدہے۔

۲۷ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین کے انشورنس اثاثوں کی مالیت 266 کھرب یوآ...

بیجنگ(شِنہوا) چین کے انشورنس شعبے کے اثاثوں کی مجموعی مالیت جون کے آخر میں 266 کھرب یوآن (تقریباً38کھرب80ارب ڈالر) تک پہنچ گئی تھی۔

چائنہ بینکنگ اینڈ انشورنس ریگولیٹری کمیشن نے بتایا کہ یہ مالیت سال کے شروع کے اثاثوں کے مقابلے میں 18کھرب یوآن زیادہ ہے۔

کمیشن  کے مطابق انشورنس شعبے نے بڑی حد تک مستحکم کارکردگی کو برقرار رکھتے ہوئے  خطرات سے بچاو کے لیے مضبوط صلاحیت کامظاہرہ کیا اور ریئل اکانومی میں زیادہ مؤثرطریقے سے شراکت کی۔

مشترکہ انشورنس پریمیم آمدنی رواں سال کی پہلی ششماہی میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 5.1 فیصد اضافے کے ساتھ 28 کھرب  یوآن  رہی  جبکہ معاوضے اور ادائیگیوں پر آنے والے اخراجات 3.1 فیصد اضافے کے ساتھ 776ارب80کروڑ یوآن تک پہنچ گئے۔

۲۷ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

پاکستان میں نوول کرونا وائرس کے 290 نئے کیسز...

اسلام آباد(شِنہوا)پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران نوول کرونا وائرس کے 290 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

وزارت صحت نے ہفتہ کے روز بتایا کہ یہ نئے کیسز 13 ہزار 439 نمونہ جات کے تشخیصی معائنہ کے بعد سامنےآئے ہیں۔ وزارت کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق نئے انفیکشنز کے بعد ملک بھر میں نوول کرونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی مجموعی تعداد 15 لاکھ 68 ہزار 183 ہو گئی ہے۔

وزارت کے اعدادوشمارکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران عالمی وباء سے متاثرہ 372 مریض صحت یاب ہوئے ہیں جس کے بعد صحت یاب ہونیوالے افراد کی مجموعی تعداد 15 لاکھ 28 ہزار 517 ہو گئی ہے۔

وزارت نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 2 مریض جان کی بازی ہار گئے ہیں جس کے بعد پاکستان میں نوول کرونا وائرس کے باعث جاں بحق ہونیوالے افراد کی مجموعی تعداد 30 ہزار 571 ہو گئی ہے۔

سندھ 5 لاکھ 93 ہزار147 کیسز کے ساتھ ملک کا سب سے زیادہ متاثرہ صوبہ ہے اس کے بعد صوبہ پنجاب سے اب تک عالمی وباء کے 5 لاکھ 20 ہزار 571 کیسز سامنے آئے ہیں۔

۲۷ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

منافع میں معمولی کمی کے باوجود چین کی صنعتی...

بیجنگ(شِنہوا) چین میں متعدد عوامل کے نتیجے میں صنعتی منافع میں کمی کے باوجود صنعتی کارکردگی میں بحالی جاری رہی ہے۔

قومی شماریات بیورو(این بی ایس) کی جانب سے ہفتہ کے روز جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق 2022ء کے ابتدائی 7 ماہ کے دوران کم از کم 2 کروڑ یوآن(تقریباً 29 لاکھ 20 ہزار امریکی ڈالر) سے کم سالانہ کاروباری آمدن والی بڑی صنعتی فرموں کا منافع گزشتہ سال کی نسبت 1.1 فیصد کمی کے ساتھ 48 کھرب 90 ارب یوآن تک پہنچ گیا ہے۔

اس مدت کے دوران ان کمپنیوں کی مشترکہ آمدن میں تیزی سے نشوونما کی رفتار برقرار رہی جو گزشتہ سال کی نسبت 8.8 فیصد اضافہ کے ساتھ 765 کھرب 70 ارب یوآن تک پہنچ گئی ہے۔

جنوری سے جولائی کے عرصہ میں 41 بڑی صنعتوں میں سے 16 کے منافع میں نشوونما دیکھی گئی ہے اور ان میں سے 14میں 5 فیصد سے زائد نشوونما دیکھی گئی ہے۔

قومی شماریات بیوروکے سینئر شماریات دان ژوہونگ نے کار کی خریداری پر ٹیکس میں کٹوتی جیسی کھپت کی حامی پالیسیوں کے نفاذ کے اثرات اور سپلائی و پیداواری سلسلہ دوبارہ شروع ہونے کے باعث سازوسامان کی تیاری کی صنعت کی بحالی اورآٹوموبائل مینوفیکچرنگ سیکٹر کے صنعتی منافع میں اضافہ پر روشنی ڈالی۔

۲۷ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین نے امریکی رکن کانگریس کے دورہ تائیوان کو...

بیجنگ(شِنہوا) چین نے امریکی رکن کانگریس کے اپنے تائیوان کے علاقے کے دورے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسے ناقابل قبول قرار دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ریاست ٹینیسی سے ریپبلکن سینیٹر مارشا بلیک برن  نے 25 سے 27 اگست تک تائیوان کا دورہ کیا۔میڈیا کے ایک سوال کے جواب میں  چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ امریکی قانون ساز کا چین کے علاقے تائیوان کا دورہ ایک چین کے اصول اور دونوں ممالک کے درمیان موجود تین مشترکہ بیانات  کی سنگین خلاف ورزی کے علاوہ  تائیوان کے علاقے کے ساتھ صرف غیر سرکاری تعلقات برقرار رکھنے کے امریکی وعدے کے بھی خلاف ہے۔

ترجمان نے کہا کہ دنیا میں صرف ایک چین ہے اور تائیوان چین کی سرزمین کا اٹوٹ انگ ہے۔عوامی جمہوریہ چین کی حکومت واحد قانونی حکومت ہے جو پورے چین کی نمائندگی کرتی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ ہم ;تائیوان کی آزادی کی علیحدگی پسند سرگرمیوں اور بیرونی مداخلت کے خلاف کسی لچک کا مظاہرہ نہیں کریں گے۔ ہم متعلقہ امریکی سیاست دان پر زور دیتے ہیں کہ وہ ون چائنہ اصول اور دوطرفہ تین مشترکہ بیانات کی پاسداری کریں، تائیوان کے ساتھ تمام قسم کے سرکاری رابطوں کو روکتے ہوئے;تائیوان کی آزادی; کی علیحدگی پسند قوتوں کو غلط پیغامات دینا فوری طور پر بند کردیں۔

۲۷ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

مشرق وسطی۔ نابلس ۔ احتجاجی مظاہرہ

مغربی کنارے کے شہر طولکرم کے نزدیک یہودی آبادکاری میں توسیع کیخلاف احتجاج کے دوران ایک شخص اسرائیلی فوجیوں کی جانب سے پھینکا گیا آنسو گیس کا شیل واپس پھینک رہا ہے۔(شِنہوا)

۲۷ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں