• Columbus, United States
  • |
  • ٢٣ نومبر، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | سی-پیک

چین کی پروڈکشن سیفٹی اور آفات سے نمٹنے کی صل...

بیجنگ(شِنہوا) چین میں کام کی جگہ پر ہونے والے حادثات میں کافی حد تک کمی اورہنگامی ردعمل مضبوط بنانے کی کوششوں کی وجہ سے گزشتہ دہائی کے دوران آفات سے نمٹنے کی صلاحیت بہتر ہوئی ہے۔

وزارت برائے ایمرجنسی مینجمنٹ کے نائب وزیر ژوشیو وین نے منگل کو ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ اس عرصے کے دوران ملک میں کام کی جگہ پر ہونے والے حادثات کی تعداد میں مسلسل کمی واقع ہوئی ہے۔

ژو نے بتایاکہ 2021 میں، کام کی جگہ پر ہونے والے حادثات کی تعداد 2012 کے مقابلے میں 56.8 فیصد کم ہوئی اور گزشتہ دہائی میں ایسے واقعات میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں 45.9 فیصد کمی واقع ہوئی۔

2013 سے 2021 کی مدت کے دوران  قدرتی آفات میں ہر سال ہلاک یا لاپتہ ہونے والے اورمکانات کو ہونے والے نقصان میں2000 سے 2012 کی مدت کے مقابلے میں بالترتیب87.2 فیصد اور 87.4 فیصد کمی واقع ہوئی۔

ژو نے مزید بتایا کہ چین کی جی ڈی پی میں قدرتی آفات سے ہونے والے براہ راست معاشی نقصانات کا تناسب بھی 2000تا 2012 کے عرصے کے مقابلے میں 2013تا 2021 کے درمیان ہر سال اوسطاً 61.7 فیصد کم ہوا ہے۔

۳۰ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

جوہری ٹیکنالوجی کو صرف سویلین مقاصد کے لیے ا...

ایران کے صدر ابراہیم رئیسی نے اسرائیل پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایران کو جوہری صلاحیت رکھنے اور متعلقہ معلومات تک رسائی سے روکنا چاہتا ہے، لیکن آج یہ علم مقامی ہو چکا ہے اور اسے ایران سے نہیں چھینا جا سکتا، ایران جوہری ٹیکنالوجی سے ہتھیار بنانے کا ارادہ نہیں رکھتا، اس ٹیکنالوجی کو صرف سویلین مقاصد کے لیے استعمال کیا جائے گا،انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک جوہری ہتھیار تیار نہیں کرتا لیکن وہ جوہری ٹیکنالوجی کو سویلین مقاصد کے لیے استعمال کرے گا،ایرانی صدرنے کہا کہ جوہری صنعت اور جوہری صلاحیت ایران کے عوام کا حق ہے اور ہم نے بارہا کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ کے نظریے میں جوہری ہتھیاروں کی کوئی جگہ نہیں ہے،انہوں نے کہا کہ ایران زراعت، تیل، گیس، ادویات اور دیگر شعبوں میں جوہری ٹیکنالوجی استعمال کرنا چاہتا ہے،انہوں نے کہا کہ ہم نے کئی مرتبہ کہا ہے کہ ہمارے نظریے میں جوہری ہتھیاروں کی کوئی جگہ نہیں ، ا یرانی صدر نے اسرائیل پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ وہ ایران کی جوہری صلاحیت کو ختم کرناچاہتا ہے ، صدر رئیسی نے کہاکہ ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان 2015کے جوہری معاہدے کی بحالی تک پہنچنے سے پہلے تحفظات کو حل کیا جانا چاہیے،اس کے بغیر معاہدے کی بحالی ممکن نہیں ، انہوں نے بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کی تین مقامات پر مبینہ طور پر یورینیم کے آثار کی دریافت کے بارے میں رپورٹوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ معاہدہ حفاظتی امور اور نکات کے حل کے ساتھ ہونا چاہیے،انہوں نے کہاکہ ایران مخالف پابندیوں کا خاتمہ اور بیرون ملک ایرانی اثاثوں کو غیر منجمد کرنا جوہری مذاکرات کا مرکز رہا ہے۔واضح رہے کہ ایران اور امریکہ اس وقت یورپی یونین کے رابطہ کار کی حالیہ تجویز کے بارے میں بالواسطہ تبادلہ خیال میں مصروف ہیں۔

کریڈٹ:انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۳۰ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ایمازون جنگل میں تنہا رہنے والا آخری قبائلی...

جنوبی امریکہ کے ملک برازیل کے ایمازون کے جنگل میں تنہا رہنے والا آخری قبائلی شخص مر گیا ،امریکی میڈیا کے مطابق مین آف دی ہول کہلایا جانے والا یہ قبائلی شخص ایمازون کے جنگل میں مردہ حالت میں پایا گیا،یہ قبائلی شخص پچھلے 26سال سے برازیل کی رونڈونیا سٹیٹ کے ایمازون جنگل میں تنہا رہ رہا تھا اور اس تمام عرصے میں اس کی کسی بھی انسان سے ملاقات نہیں ہوئی تھی اور نہ ہی کسی سے رابطہ تھا،جنگل میں رہنے والے اس قبائلی شخص کا بقیہ خاندان 1970میں زمینوں پر قبضہ کرنے والے گروہ اور مویشی پالنے والے مقامی لوگوں کے ہاتھوں مارے گئے تھے جس کے بعد سے یہ شخص اکیلا ہی جنگل میں رہتا رہا ،اس قبائلی شخص کا نام کسی کو بھی معلوم نہیں تھا اور نہ ہی کسی کو اس کے بارے میں زیادہ علم تھا،اسے مین آف دی ہول کا نام اس لیے دیا گیا تھا کیونکہ اس کی گڑھا کھود کر جانوروں کو پکڑنے اور خود ان گڑھوں میں چھپنے کی عادت اپنا ئی ہوئی تھی ،پولیس کے مطابق اس قبائلی شخص کی قدرتی موت ہوئی ہے اور اس کی لاش کا فرانزک معائنہ کیا جائے گا،اس شخص کی آخری ویڈیو سال 2018میں جاری ہوئی تھی جس میں اسے ایمازون کے جنگل میں درخت کاٹتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔

کریڈٹ:انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۰ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

سعودی محکمہ ٹریفک نے بچوں کیلئے دوران سفر گا...

سعودی محکمہ ٹریفک نے بچوں کیلئے دوران سفر گائیڈ لائن جاری کرتے ہوئے دس سال سے کم عمر بچوں کو ڈرائیور کے برابر فرنٹ سیٹ پر بٹھانا ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا ہے،عرب میڈیا رپورٹسکے مطابق سعودی محکمہ ٹریفک نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مملکت کے بچوں کی حفاظت کیلئے سفر کی گائیڈ لائن جاری کی ہیجس کے مطابق 10سال سے کم عمر بچوں کو ڈرائیور کے برابر والی سیٹ پر بٹھانا ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی ہے اس پر ڈرائیور کو جرمانہ کیا جاسکتا ہے اور یہ خطرناک بھی ہوسکتا ہے لہذا انہیں پچھلی نشستوں پر سیٹ بیلٹ کے ساتھ بٹھایا جائے،محکمہ ٹریفک نے اس حوالے سے بچوں کیلئے دوران سفر گائیڈ لائن بی دی اور کہا کہ طلبہ کو اسکول بس میں سوار ہوتے ہوئے جلد بازی کا مظاہرہ نہیں کرنا چاہیے اور انہیں اپنی مقرر کردہ نشستوں پر سکون سے بیٹھنا چاہیے کہ یہ اقدام ان کی اور دوسروں کی حفاظت وسلامتی کے لیے ہے،محکمہ ٹریفک نے طلبہ کو یہ بھی ہدایت کی ہے کہ وہ اسکول بسمیں سوار ہوتے ہوئے کئی چیزوں کا دھیان رکھیں جن میں سیٹ بیلٹ باندھنا، کھڑکی سے سر اور ہاتھ باہر نہ نکالنا، جب تک بس مکمل طور پر نہ رکے اترنے کی کوشش نہ کرنا شامل ہے،محکمہ ٹریفک نے طلبہ سے کہا ہے کہ اسی طرح سڑک عبور کرنے سے قبل یہ دھیان رکھا جائے کہ گاڑیاں نہ آرہی ہوں۔ اس سے ٹریفک حادثے اور مشکلات سے بچا جاسکتا ہے۔

کریڈٹ:انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۰ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

یوکرینی فوج کی کرائمیا کے قریب مقبوضہ شہر کھ...

یوکرینی فوج نے کرائمیا کے قریب مقبوضہ شہر کھیرسن کو روسی فوجیوں سے آزاد کروانے کے لیے جوابی کارروائی کرتے ہوئے پیش قدمی شروع کر دی ہے ، عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق یو کرینی فوج نے دعوی کیا ہے کہ پیر کی رات روسیوں کی قائم کردہ پہلی دفاعی لائن کو توڑتے ہوے آگے کی طرف پیش قدمی کی ،یوکرین میں اعلیٰ حکام نے کہا کہ کیف نے دریائے دنیپرو کے پار روسی فوجیوں کو پسپا کرنے اور مقبوضہ جنوبی شہر کھرسن کو دوبارہ آزادکروانے کے لیے پیش قدمی شروع کردی جبکہ روس کی وزارت دفاع نے کہا کہ اس کی افواج نے یوکرین کے جنوبی شہر کھیرسن اور میکوائیو علاقوں میں تین سمتوں سے حملہ کرنے کی کوشش کرنے والے یوکرینی فوجیوں کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچایا ہے، شہر میں روسی فضائی نظام کو فعال کر دیا گیا ہے، مقامی لوگوں نے بتایا کہ دریائے دنیپرو کھیرسن میں واقع اہم روسی سپلائی لائن کا پل پر دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں ، یوکرین کی گولہ باری اور راکٹ حملہ سے ایک چرچ، ایک اسکول اور دیگر عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے، یاد رہے کہ 2 لاکھ 80 ہزار پر مشتمل باشندوں کا کھرسن شہر کریمیا کے قریب روسیوں کے 3 مارچ کو قبضے میں آنے والا پہلا بڑا شہر تھا۔

کریڈٹ:انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۰ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

حماس کی مالی معاونت کا الزام ، اسرائیل نے غز...

بیت المقدس(شِنہوا)اسرائیل کی ایک عدالت نے 2007ء سے غزہ پٹی کا انتظام چلانے والی اسلامی مزاحمتی تنظیم(حماس) کو فنڈز فراہم کرنے پر ایک بڑے بین الاقوامی امدادی ادارے کے ڈائریکٹر کو 12 سال قید کی سزا سنائی ہے۔

جنوبی اسرائیل کی بیرسبع ضلعی عدالت نے امریکہ میں قائم عیسائی خیراتی ادارے ورلڈ ویژن کے غزہ دفتر کے سربراہ محمد الحلبی کو 12سال قید کی سزا سنائی ہے ، وہ گزشتہ 6 سال سے کم مدت سے حراست میں ہیں۔

عدالت نے اپنے طویل مقدمے کی سماعت کے دوران گزشتہ 6 سال سے نظربند الحلبی کو 18 ماہ کے اضافی پروبیشن کی سزا بھی سنائی ہے۔

یہ سزا جون میں ان پر فرد جرم عائد کرنے کے بعد سنائی گئی ہے جس میں انہیں کئی ملین شیکل (ایک شیکل برابرہے 0.30 امریکی ڈالر) اور کئی ٹن لوہا حماس کو منتقل کرنے کا مجرم قرار دیا گیا تھا۔

45 سالہ محمد الحلبی نے تمام الزامات کی تردید کی ہے۔

ورلڈ ویژن نے منگل کو جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ یہ سزا انتہائی مایوس کن اور کیس کےشواہد و حقائق کے بالکل برعکس ہے۔

۳۰ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

سعودی عرب میں آئندہ پانچ سالوں میں سینماز کی...

سعودی عرب میں تین نئے بین الاقوامی سینما آپریٹرز کے سعودی مارکیٹ میں داخل ہونے کے بعد فلم دیکھنے والوں کو سکرین کے جدید تجربات تک رسائی حاصل ہو گی،جنرل کمیشن فار آڈیو ویژول میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات کے ریل سینماز، جنوبی افریقہ کے نیو میٹرو اور لبنان کے گرینڈ سینمازکے آغاز کے ساتھ سعودی عرب ملک کی سینما اور فیملی تفریحی صنعت کو ترقی دینے کے لیے اگلے پانچ سالوں میں اپنی سکرینوں کو دو ہزار 500 تک بڑھانا چاہتا ہے جس کی مالیت تقریبا 1.2بلین ڈالر ہے، ایم وی آئی سینیماز اور ایمپائر سینمازنے اس سال پہلی بار تین نئے شہروں خمیس مشیط، رابِغاورعرعر میں اپنے سینما آئوٹ لیٹس کو وسعت دی، گرینڈ سینماز مملکت سعودی عرب میں کم از کم چھ سے 10مقامات پر سینماز آئوٹ لیٹس شروع کرنے کا ارادہ رکھتا ہے تاکہ ملک کی بڑھتی ہوئی سینیما مارکیٹ کو حاصل کیا جا سکے، منصوبے کے تحت اکتوبر میں طائف کے دی پارک کمپلیکس میں تقریبا 11سکرینز لانچ کی جائیں گی، یاد رہے کہ سعودی عرب میں سینماگھروں کی مجموعی تعداد 59تک پہنچ گئی ہے جن کا مقصد سعودی نوجوانوں اور خواتین کے لیے کیریئر کے مواقع میں اضافہ اور مملکت میں تفریح اور تنوع کے حوالے سے مقامی سنیما کے شعبے کو فعال کرنا ہے۔

کریڈٹ:انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۰ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

پاکستان میں نوول کرونا وائرس کے 170 نئے کیسز...

اسلام آباد(شِنہوا)پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران نوول کرونا وائرس کے 170 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

وزارت صحت کی جانب سے منگل کے روز جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق نئے کیسز کو شامل کرنے کے بعد ملک بھرمیں عالمی وباء سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 15 لاکھ 68 ہزار 849 ہو گئی ہے۔

وزارت نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا ، پاکستان میں اب تک نوول کروناوائرس کے باعث مجموعی طور پر 30 ہزار 575 اموات ہو چکی ہیں۔

گزشتہ روز ملک بھرمیں کرونا وائرس کے 12 ہزار 671 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے مثبت نتائج کی شرح 1.34 فیصد رہی ہے۔

ملک بھر میں زیرعلاج مریضوں میں سے 111 کی حالت تشویشناک ہے۔

۳۰ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

امریکا میں 4مقامات پر فائرنگ کے واقعات ، ایک...

امریکا میں 4مقامات پر فائرنگ کے واقعات میں ایک حملہ آور سمیت 8افراد ہلاک اور 4زخمی ہو گئے،تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بھی امریکا کے مختلف شہروں میں فائرنگ کے چار مختلف واقعات رونما ہوئے، جس میں مسلح افراد نے آٹھ شہریوں کو زندگی سے محروم کر دیا اور چار زخمی ہو گئے،امریکی ریاست ٹیکساس کے سب سے بڑے شہر ہیوسٹن میں ایک مسلح شخص نے عجیب سفاکانہ کارروائی کی، اس نے پہلے کئی گھروں کو نذر آتش کیا، اور پھر جب لوگ خوف سے باہر نکلے تو ان پر اندھا دھند فائرنگ کر دی،آگ لگے گھر سے باہر نکلنے والوں پر گولیوں کی بارش سے 3افراد ہلاک ہو گئے، جب کہ موقع پر پہنچنے والی پولیس ٹیم کی جوابی فائرنگ میں حملہ آور بھی ہلاک ہو گیا،امریکی ریاست مشی گن کے بڑے شہر ڈیٹرائٹ میں بھی کار سوار مسلح شخص نے راہگیروں پر بغیر کسی وجہ کے اندھا دھند گولیاں چلا دیں، جس کے نتیجے میں 3افراد ہلاک اور 2زخمی ہو گئے،امریکی ریاست انڈیانا کے مرکزی شہر انڈیاناپولِس میں بھی ایک ہوٹل کے باہر فائرنگ کے نتیجے میں نیدرلینڈز کا ایک فوجی اہل کار ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا، وہ ان تین ڈچ فوجیوں میں سے تھے جو فوج مشقوں کے لیے امریکا میں موجود تھے،ادھر واشنگٹن میں بھی ایک فٹ بال کھلاڑی بریان رابنسن کو کار چھیننے کی کوشش کے دوران نامعلوم شخص نے گولیاں مار دیں، پولیس کا کہنا ہے کہ فٹ بالر کو ایک سے زائد گولیاں لگیں تاہم ان کی حالت اب بہتر ہے۔

کریڈٹ:انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۳۰ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

اقوام متحدہ نے افغانستان میں ممکنہ قحط کے خط...

اقوام متحدہ نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان قحط کے کنارے پر پہنچ گیا ہے اور اس کی ساٹھ لاکھ آبادی انتہائی مفلسی کی حالت میں ہے جبکہ موسم سرما کے دوران بدترین حالات پیدا ہو سکتے ہیں،موسم سرما کے دوران بدترین حالات پیدا ہو سکتے ہیں، موسم سرما گزارنے کے لیے افغانستان کے عوام کو 77کروڑ ڈالر کی ضرورت ہے،افغانستان کی فنڈنگ بحال کی جائے،سات کروڑ سے زائد افغان دور دراز علاقوں میں رہتے ہیں اگر زراعت اور مویشیوں کو تحفظ نہ دیا گیا تو لاکھوں کی تعداد میں زندگیاں دا ئوپر لگ جائیں گی،عالمی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے شعبہ انسانی امداد کے سربراہ مارٹن گریفتھ نے کہا کہ موسم سرما گزارنے کے لیے افغانستان کے عوام کو 77کروڑ ڈالر کی ضرورت ہے،انہوں نے ڈونرز پر زور دیتے ہوئے کہا افغانستان کی فنڈنگ بحال کی جائے،مارٹن گریفتھ نے سلامتی کونسل کو بتایا کہ اس وقت افغانستان کو کئی بحرانوں کا سامنا ہے جن میں انسانی، معاشی، موسماتی، بھوک اور غربت جیسے مسائل شامل ہیں،ان کا کہنا تھا کہ تنازعات، غربت کے علاوہ موسمیاتی تبدیلیوں نے طویل عرصہ سے افغانستان کو مشکلات میں ڈالا ہوا ہے تاہم اس وقت سب سے معاملہ اس امداد کا ہے جو ایک سال طالبان کی حکومت آنے کے بعد ممالک نے روک دی تھی،افغانستان کی آدھی سے زیادہ آبادی جو دو کروڑ 40لاکھ سے زیادہ بنتی ہے جو مدد کی شدید ضرورت ہے

جبکہ ایک کروڑ نوے لاکھ خوراک کی کمی کا شکار ہیں،انہوں نے خدشہ ظاہر ہے کہ ان اعدادوشمار میں جلد ہی اضافہ ہو سکتا ہے کیونکہ موسم سرما آنے والا ہے اور اس دوران ایندھن اور خوراک کی اشیا کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہو جائے گا جبکہ وہ پہلے سے بھی کافی زیادہ ہیں،ان کا کہنا تھا کہ مشکلات کے باوجود اقوام متحدہ کی ایجنسیز اور شراکت دار این جی اوز نے مثالی کردار ادا کیا ہے اور دو کروڑ 30لاکھ لوگوں تک رسائی حاصل کی،اقوام متحدہ کے شعبہ انسانی امداد کے سربراہ نے کہا کہ اس کے باوجود فوری طور پر تقریبا 62کروڑ ڈالر کی فوری ضرورت ہے کیونکہ موسم سرما شروع ہونے والا ہے اور اس سے قبل گھروں کی مرمت وغیرہ بہت ضروری ہے اور گرم کپڑوں اور کمبلوں سمیت دوسرے سامان کی فراہمی بھی ضروری ہے،اسی طرح ان علاقوں میں ابھی سے خوراک کا سامان پہنچانے کی ضرورت ہے جو موسم سرما کے دوران برفباری کی وجہ سے ملک سے کٹ جاتے ہیں،ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ طالبان کے پاس ملک کے مستقبل کے لیے کوئی بجٹ نہیں ہے اور یہ بات واضح ہے کہ وہاں امدادی اور ترقیاتی کام شروع کرنا ضروری ہے،انہوں نے متنبہ کیا کہ سات کروڑ سے زائد افغان دور دراز علاقوں میں رہتے ہیں اور اگر زراعت اور مویشیوں کو تحفظ نہ دیا گیا تولاکھوں کی تعداد میں زندگیاں دا ئوپر لگ جائیں گی کیونکہ خوراک پیدا کرنے کی صلاحیت کم ہو جائے گی۔

کریڈٹ:انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۰ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

عراق کی کشیدہ سیاسی صورتحال، امریکہ کی تمام...

امریکہ نے عراق میں متحارب سیاسی جماعتوں کے درمیان مذاکرات پر زور دیا ہے تاکہ صورت حال پر امن رہے اور سیاسی اختلافات تشدد کی شکل اختیار نہ کر جائیں اور موجودہ کشیدگی مزید عدم استحکام میں تبدیل نہ ہو جائے، امریکہ نے ان خبروں کی تردید کی ہے کہ بغداد میں پیر کے روزامریکی سفارت خانہ خالی کر دیا گیا ہے،امریکہ کی طرف سے عراقی جماعتوں کے درمیان مذاکرات کیے جانے کی اپیل ایسے وقت میں کی گئی ہے جب شیعہ لیڈر مقتدی الصدر نے سیاست سے اپنی علیحدگی کا اعلان کیا اور اس پھربغداد میں احتجاج و فساد کی صورت پیدا ہونے لگی،یہ تصادم ایران کے حمایت یافتہ سیاسی کارکنوں اور شعیہ رہنما مقتد الصدر کے حامیوں کے درمیان شروع ہوا۔

اس تصادم کی اطلاعات کے ساتھ ہی فوری طور پر ایسی ویڈیوز تیزی سے وائرل ہونے لگیں جن میں دکھایا گیا تھا کہ سفارت کار بغداد کے گرین زون سے نکل کر دور محفوظ مقامات کی طرف جارہے ہیں، امریکہ نے عراق میں سفارت خانہ خالی کرنے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے ایک بیان میںکہا کہ امریکہ اپنے شہریوں کی حفاظت یقینی بنارہا ہے، بیان میں کہا گیا ہے کہ ہماری سہولیات کا تحفظ بھی ہمارے لیے اہم ترین ترجیح ہے، امریکی دفتر خارجہ کے ایک اہلکار نے کہا عراق میں تشدد کے واقعات ہمارے لیے تکلیف دہ ہیں اس لیے ایسا کچھنہیں ہونا چاہیے جس سے عراق کی سلامتی، استحکام اور خود مختاری کے لیے خطرہ پیدا ہو جائے،امریکی اہلکار نے کہا یہ وقت مذاکرات کرنے کا ہے تصادم کو بڑھانے کا نہیں ہے، ہم اپنی اس اپیل میں عراق کی تمام سے کہتے ہیں کہ وہ پر امن اور پر سکون رہتے ہوئے تشدد سے بچ کر اپنے سیاسی اختلافات کو طے کریں۔ عراقی آئین کے اندر رہتے ہوئے اور پر امن انداز میں مسائل حل کریں۔

کریڈٹ:انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۳۰ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

عراق،مقتدی الصدرکے حامیوں کاری پبلکن پیلس پر...

عراق کے مقبول شیعہ لیڈر مقتدی الصدر کے بیسیوں حامیوں نے پیر کے روز دارالحکومت بغداد کے انتہائی سکیورٹی والے علاقے گرین زون میں واقع حکومت کے صدردفاتر کی عمارت ری پبلکن پیلس پر دھاوا بول دیا جس کے بعد حکام نے شہرمیں کرفیوکے نفاذ کا اعلان کیا ہے، مقتدی الصدر کے سیاست چھوڑنے کے اعلان کے کچھ ہی دیربعد مشتعل مظاہرین ری پبلکن پیلس میں داخل ہو گئے اوران کے کئی ہزاردیگر وفادار گرین زون کی طرفبڑھ رہے تھے،عراقی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مظاہرین کے حکومت کے صدردفاتر میں گھسنے کے بعد وزیراعظم مصطفی الکاظمی نے کابینہ کا اجلاس تاحکم ثانی معطل کردیا ہے،گرین زون ہی میں پارلیمان اور غیرملکی سفارت خانے واقع ہیں،عراقی فوج نے سہ پہرساڑھے تین بجے سے بغداد بھرمیں کرفیو شروع کرنے کا اعلان کیا تھا،جوائنٹ آپریشن کمانڈ نے ایک بیان میں کہا کہ دارالحکومت بغداد میں مکمل کرفیو سے تمام گاڑیاں اور شہری متاثر ہوں گے،اس سے چند گھنٹے قبل مقتدی الصدر نے سیاست کو خیربادکہنے کا اعلان کیا تھا۔انھوں نے قریبا ایک سال سے جاری سیاسی تعطل کے بعد یہ فیصلہ کیا ہے،انھوں نے کہا کہ میں نے سیاسی معاملات میں مداخلت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اس لیے میں اب اپنی یقینی ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتا ہوں۔وہ جنگ زدہ ملک کے سیاسی منظرنامے کے بااثرکھلاڑی سمجھے جاتے ہیں۔

اگرچہ وہ خود کبھی کسی سرکاری عہدے پر فائز نہیں رہے ہیں،انھوں نے ٹویٹرپر ایک بیان میں کہا کہ ان کی صدری تحریک سے منسلک تمام ادارے بند کردیے جائیں گے،سوائے ان کے والد کے مزار کے،جنھیں 1999میں قتل کردیا گیا تھا۔اس کے علاوہ دیگر ثقافتی جگہیں بھی کھلی رہیں گی،انھوں نے کہا کہ گذشتہ کئی ماہ سے جاری سیاسی تعطل کوحل کرنے میں مدد کے لیے ان کی اپنی تحریک سمیت تمام جماعتوںکو حکومتی عہدے ترک کر دینے چاہییں،گذشتہ سال اکتوبر میں قانون سازاسمبلی کے انتخابات کے بعد سے سیاسی تعطل جاری ہے،مختلف سیاسی دھڑے حکومت کی تشکیل کے لیے اتحاد بنانے میں ناکام رہے ہیں اور اب تک ملک میں نئی حکومت، وزیراعظم یا نئے صدر کا انتخاب نہیں ہوسکا ، یاد رہے کہ مقتدی الصدر کے زیرقیادت بلاک نے گذشتہ سال منعقدہ انتخابات میں سب سے زیادہ 73نشستیں حاصل کی تھیں لیکن وہ حکومت سازی کے لیے درکار اکثریت حاصل کرنے میں ناکام رہا تھا ۔جون میں ان کے قانون سازوں نے تعطل دورکرنے کی کوشش میں پارلیمان کی رکنیت سے استعفے دے دیے تھے جس کی وجہ سے ان کے حریف شیعہ بلاک یعنی ایران نواز رابطہ فریم ورک کو مقننہ میں بالادستی حاصل ہوگئی تھی۔

کریڈٹ:انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۰ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

طالبان اور روس کے درمیان عنقریب پٹرول و گیس...

افغانستان کی طالبان انتظامیہ روس سے گیسولین اور بینزین کی خریداری کے معاہدے کی شرائط کو حتمی شکل دے رہی ہے اور اس ضمن میں طالبان کے ماسکو میں روسی حکام سے مذاکرات آخری مراحل میں ہیں، افغانستان کی وزارت برائے اقتصادی امورکے ترجمان حبیب الرحمن حبیب نے تصدیق کی ہے کہ وزارت تجارت کی سربراہی میں ایک سرکاری وفد روسی دارالحکومت میں گندم، گیس اور تیل کی خریداری کے معاہدوں پر بات چیت کررہا ہے اور انھیں حتمی شکل دے رہا ہے،انھوں نے صحافیوں کو بتایا کہ وہ روسی فریق کے ساتھ بات چیت کررہے ہیں اور معاہدہ مکمل ہونے کے بعد وہ مزید تفصیل شیئر کریں گے،وزیر تجارت و صنعت کیمطابق وزارت خزانہ کے تکنیکی حکام رواں ماہ وزارتی وفد کے دورے کے بعد معاہدوں پر کام کرنے کے لیے ماسکو میں ٹھہرگئے تھے،عہدہ دار نے کہا کہ ہم معاہدے کے متن پر کام کر رہے ہیں اورگیسولین اور بینزین پرقریب قریب متفق ہو چکے ہیں اور توقع ہے کہ یہ معاہدہ جلد طے پاجائے گا،روس کی خارجہ اور توانائی کی وزارتوں کے ترجمانوں نے اس معاملے پر تبصرے کی درخواستوں کا جواب نہیں دیا،افغانستان کے قائم مقام وزیرتجارت کی قیادت میں طالبان کے وفد نے اگست کے وسط میں روس کا دورہ کیا تھا اور اس معاہدے پر بات چیت کی تھی۔

اگر یہ معاہدہ طے پاجاتا ہے تو یہ بیرونی ممالک کی جانب سے طالبان کے ساتھ کاروبارمیں تیزی سے اضافہ کی علامت ہوگا، باوجود اس کے کہ ان کی انتظامیہ کو کسی بین الاقوامی حکومت نے سرکاری طور پرابھی تک تسلیم نہیں کیا ہے،طالبان روس سے ایندھن خریدکرنا چاہتے ہیں جبکہ دوسری جانب امریکادنیا کے ممالک کو روسی تیل کے استعمال میں کمی پر قائل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔اس کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد روس کی تیل کی آمدن کو روکنا ہے کیونکہ ماسکو اسی رقم کو یوکرین پر اپنے حملے کی مالی معاونت کے لیے استعمال کرتا ہے،روس اور طالبان کی قیادت میں افغانستان دونوں کو امریکا سمیت بین الاقوامی حکومتوں کی اقتصادی پابندیوں کا سامنا ہے۔ماسکو سمیت کوئی بھی غیر ملکی حکومت باضابطہ طور پر طالبان انتظامیہ کو تسلیم نہیں کرتی اور افغانستان کے بینکوں کو ان پابندیوں کی وجہ سے رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے جس کی وجہ سے زیادہ تر بین الاقوامی بینک افغان بینکوں کے ساتھ لین دین کوتیار نہیں،تاہم افغانستان کے مرکزی بینک کے اثاثے منجمد ہونے، پابندیوں کی وجہ سے اس کے بینک کاری کے شعبے میں رکاوٹ اور عالمی برادری میں باضابطہ تسلیم نہ ہونے کے باوجود کچھ ممالک کابل کے ساتھ کاروبار کررہے ہیں جس سے اسے اندرونی معاشی بحران سے نمٹنے کے لیے عالمی منڈیوں تک رسائی میں مدد مل رہی ہے۔

کریڈٹ:انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۳۰ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ہارٹ آف جدہ میں عالمی منزل بنانے کیلئے تعمیر...

سعودی عرب کے پبلک انویسٹمنٹ فنڈ کی ملکیتی سنٹرل جدہ ڈویلپمنٹ کمپنی نے "ہارٹ آف جدہ" میں ایک عالمی منزل بنانے کے لیے تعمیراتی کام شروع کر دیا ہے، ''ڈائون ٹائون جدہ'' پروجیکٹ 3 اہم مراحل میں تیار کیا جائے گا، اس میں واٹر فرنٹ جس کی لمبائی 9.5 کلومیٹر ہے بھی رکھا گیا ہے،منصوبے میں مملکت کے اندر اور باہر سے کشتیاں حاصل کرنے کے لیے تیار کردہ عالمی معیار کا مرینا اور 2.1کلومیٹر لمبا ریتیلا ساحل شامل ہے، جو وژن 2030کے اہداف کے مطابق ہوگا،مجوزہ عالمی تعمیراتی منصوبے کا ویژن پائیدار قدرتی اجزا اور جدید نظاموں اور ٹیکنالوجیز کا استعمال کرتے ہوئے قابل تجدید توانائی پر مبنی منصوبوں کے ذریعے زندگی کے ساتھ دوڑتا ہے،سینٹرل جدہ ڈویلپمنٹ نے اس منصوبے کے لیے تعمیراتی کام شروع کرنے کی خاطرایک معاہدے پر بھی دستخط کیے، جو جدہ کے قلب میں السلام پیلس اور برائن ڈی سیلینیشن پلانٹ کے درمیان ایک اسٹریٹجک مقام پر واقع ہے،عرب میڈیا رپورٹسکے مطابق اس معاہدے میں بنیادی ڈھانچے اور اس میں سمندری کاموں پر عمل درآمد، عمارتوں اور موجودہ انفراسٹرکچر کو ہٹانا، پہلے مرحلے میں تقریبا 400عمارتوں کو ہٹانا اور بنیادی ڈھانچے کی سروسزکی دوبارہ روٹنگ شامل ہے۔

جس میں بجلی کے گرانڈ کی تنصیبات، سیوریج کے پائپ اور پانی کی سپلائی شامل ہے جن کی کل لمبائی 6.5 کلومیٹر ہے،سنٹرل جدہ ڈویلپمنٹ کمپنی نے بتایا کہ ریکلیمیشن اور آف شور ڈرلنگ ہوگی۔ پھر ڈرلنگ آئوٹ پٹ کے ساتھ بیک فلنگ ہوگی، جس کی مقدار 4 ملین کیوبک میٹر بتائی گئی ہے۔ پھر بحالی کا کام، مٹی کی خصوصیات کو بہتر بنانا اور بہترین انجینئرنگ کا استعمال کرتے ہوئے اسے متوقع تعمیراتی کاموں کے لیے تیار کرنا۔ فٹ پاتھوں کی تعمیر کے علاوہ 1.5 ملین فلیٹ میٹر کے کل رقبے کی تیاری،2.5 کلومیٹر کی لمبائی کے ساتھ میرین اور یاٹ میرینز اور مرینا کے اندر تیرتی برتھیں، 1.5 کی لمبائی والی واٹر فرنٹ برتھوں پر تعمیراتی کاموں کا نفاذ شامل ہے،کمپنی کا مزید کہنا تھاکہ "ڈائون ٹائون جدہ" پروجیکٹ 3 اہم مراحل میں تیار کیا جائے گا۔ اس میں واٹر فرنٹ جس کی لمبائی 9.5 کلومیٹر ہے بھی رکھا گیا ہے۔ اس منصوبے میں مملکت کے اندر اور باہر سے کشتیاں حاصل کرنے کے لیے تیار کردہ عالمی معیار کا مرینا اور 2.1 کلومیٹر لمبا ریتیلا ساحل شامل ہے، جو وژن 2030 کے اہداف کے مطابق ہوگا۔

کریڈٹ:انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۳۰ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کا پاکستان میں سیلا...

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے پاکستان میں سیلاب سے تباہی پر افسوس کا اظہار کیا ہے،پاکستان کے مستقل مندوب منیراکرم سے ملاقات کے موقع پر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا کہ عالمی برادری سے خصوصی اپیل کریں گے کہ پاکستان کی مدد کی جائے، جس سے پاکستان میں بحالی اورتعمیر نو کا عمل ممکن بنایا جاسکے گا،ملاقات میں منیراکرم نے پاکستان میں سیلاب سے اموات اور 33 لاکھ سے زائد افراد کے نقل مکانی سے متعلق آگاہ کیا جس پر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

کریڈٹ:انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۰ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

امریکی کانگریس میں پاکستان کاکس سیلاب زدگان...

امریکی کانگریس میں پاکستان کاکس سیلاب زدگان کی امداد کے لیے متحرک ہو گیا،پاکستان کاکس کی چیئرپرسن شیلا جیکسن نے صدر جو بائیڈن کو خط لکھ کر کہا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں پاکستان کے سیلاب زدگان کی امداد کی جائے،انھوں نے خط میں لکھا کہ امریکا سیلاب زدگان کی بحالی میں بھرپور حصہ لے۔ شیلا جیکسن لی کو کاکس کے بانی رکن ڈاکٹر آصف ریاض نے سیلاب کی صورت حال سے آگاہ کیا تھا۔

کریڈٹ:انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۳۰ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

سعودی ولی عہدکے حکم پر 5تاریخی مساجدکی بحالی...

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے جاری تاریخی مساجد کی تجدید، توسیع اور تزئین پروگرام کے دوسرے مرحلے کے تحت مکہ ریجن کی 5تاریخی مساجد کو بحال کیا جائے گا،مجوزہ پروگرام کا مقصد مساجد کا تحفظ، تزئین و آرائش اور ان کے فن تعمیر کو برقرار رکھنا ہے جو پچھلی صدیوں میں موسمی تبدیلیوں سے متاثر ہوا ہے،سعودی حکومت کے اس فیصلے کا مقصد ان مساجد کے تعمیراتی کردار کی سالمیت کو برقرار رکھنے کے علاوہ ان کے تاریخی تانے بانے کی حفاظت اور بحالی ہے۔ یہ مساجد پچھلی صدیوں اور دہائیوں کے دوران ماحولیاتی تبدیلیوں کے نتیجے میں متاثر ہوئی تھیں،مکہ معظمہ کی جن مساجد کی بحالی کا منصوبہ تیار کیا گیا ہے، ان میں عباسی خلیفہ ابو جعفر المنصور کے دور میں تعمیر کی جانے والی مسجد بیعہ ہے۔ یہ مسجد شعب منی میں جمرہ العقبہ کے قریب تعمیر کی گئی تھی،وہ پہلی مسجد ہے جسے منصوبے کے دوسرے مرحلے کے دوران مکہ مکرمہ میں ترقی کے لیے چناگیا ہے۔ اس کی اہمیت اس کی عمر سے ظاہر ہوتی ہے،مسجد شعب الانصار میں واقع ہے جو بیعت کی جگہ ہے۔

اس مسجد میں بیعت کے بعد نبیکریم ۖ نے ہجرت فرمائی،یع مسجد کو کوہ عقبہ کے پیچھے نظروں سے پوشیدہ رکھا گیا تھا، یہاں تک کہ یہ 1428ھ میں جمرات کے توسیعی منصوبوں کے نتیجے میں مکہ المکرمہ اور مقدس مقامات کے نشانات اور یادگاروں کا ایک مرئی حصہ بن گئی،بحالی کے بعد مسجد کا رقبہ پہلے جیسا یعنی 457.56مربع میٹر ہی رہے گا اس میں ایک وقت میں 68نمازیوں کی گنجائش ہوگی،اس منصوبے کا مقصد جدہ میں دو مساجد کو تیار کرنا ہے جن میں سے ایک حریت الشام میں ابو عنابہ مسجد ہے، جس کی پہلی تعمیر 900سال سے زیادہ پرانی ہے۔ بحالی سے قبل اس کا رقبہ 339.98مربع میٹر تھا جب کہ بحالی کے بعد اس میں 360نمازیوں کی گنجائش موجود ہوگی،بحالی کے منصوبے میں شامل مساجد میں مکہ کہ مسجد الخضر بھی ایک عظیم الشان ہے جو مسجد حرام سے تقریبا 66کلومیٹر کے فاصلے پر الذھب اسٹریٹ پر واقع ہے،یہ 700سال سے زیادہ پرانی ہے،الجموم گورنری میں الفتح مسجد ان مساجد میں شامل ہے جو شہزادہ محمد بن سلمان کے دوسرے مرحلے میں تاریخی مساجد کی ترقی کے منصوبے میں شامل ہیں۔

کریڈٹ:انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۰ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

مصر ، وراثتی جھگڑے سے تنگ نوجوان نے فیس بک ل...

مصر میں ماموں سے وراثت کی تقسیم میں جھگڑے سے تنگ آکر دو بچوں کے باپ نے فیس بک پر لائیو آکر کیڑے مار دوائی کھالی،عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق مصر میں 31سالہ عمرو زاید نے اپنی پروفائل پر فیس بک لائیو آکر فصلوں کی حفاظت میں استعمال ہونے والی دو زہریلی کیڑے مار کر گولیاں کھا کر خودکشی کرلی،لائیو فیس بک خودکشی دیکھتے ہی اہل خانہ نے عمرو زاید کو ڈھونڈا جو ایک کھلے میدان میں تھا اور اسے اسپتال منتقل کیا جہاں موت کی تصدیق کردی گئی۔ خودکشی کرنے والے شخص نے ایک خط بھی چھوڑا جس میں خودکشی کی وجہ اور وصیت کی گئی ہے،عمرو زاید نے خط میں وصیت کی کہ کسی بھی ماموں کو میرے جنازے میں شریک نہ ہونے دیا جائے اور نہ ہی انھیں بعد میں گھر آنے کی اجازت دی جائے، میرا اور ان کا معاملہ اب قیامت تک ملتوی ہے،متوفی کی اہلیہ نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ زاید کا وراثت پر اپنے ماموں کے ساتھ تنازع چل رہا تھا، وہ وراثت میں تقسیم پر اپنے ساتھ ہونے والے ناانصافی کی وجہ سے پریشان رہتا تھا۔

کریڈٹ:انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۰ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

بھارتی حکمران جماعت کی اہم رہنما کے گھر سے ہ...

بھارتی حکمران جماعت کے اہم رہنما کے گھر سے ہسپتال سے اغوا کیا گیا سات ماہ کا بچہ بر آمد کر لیا گیا ہے ،بھارت میں ایک ریلوے اسٹیشن پر سوئے ہوئے والدین کے پاس سے بچہ چرایا گیا بچہ مودی کی جماعت کے رہنما کے گھر سے مل گیا،بھارتی میڈیا کے مطابق اترپردیش کے ایک ریلوے اسٹیشن سے اغوا ہونے والے سات ماہ کے بچے کی بی جے پی کے مقامی رہنما کے گھر سے برآمدگی پر پولیس نے انکشاف کیا ہے کہ بچے چرانے اور ان کی فروخت میں پورا گینگ شامل ہے،گزشتہ ہفتے متھورا ریلوے اسٹیشن کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں پینٹ شرٹ میں ملبوس ایک شخص کو سوتے ہوئے والدین کے پاس سے بچے کو اٹھا کر بھاگتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، ویڈیو پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے اسٹیشن سے 100کلومیٹر کی دوری پر فیروزآباد کے ایک گھر سے بچے کو برآمد کرلیا، یہ گھر بی جے پی کی رہنما ونتیا اگروال کا ہے،پولیس نے انکشاف کیا کہ بی جے پی رہنما ونیتا اگروال کی ایک بچی ہے تاہم وہ اور ان کے شوہر لڑکے کی خواہش رکھتے تھے اور یہ بچہ ایک لاکھ 18ہزار میں خریدا تھا،ونیتا اگروال نے بتایا کہ یہ بچہ ڈاکٹرز سے خریدا تھا، اس بیان پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے 8افراد کو حراست میں لے لیا ان میں وہ شخص بھی شامل ہے جسے ویڈیو میں بچے کو اغوا کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے،پولیس کی جانب سے بلائی گئی پریس کانفرنس میں انیتا اگروال نے بچے کو والدین کے حوالے کردیا، اس موقع پر جذباتی مناظر دیکھنے کو ملے۔

کریڈٹ:انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۰ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

بھارت میں مسلمانوں پر زمین تنگ کر دی گئی ، ن...

پڑوسی ملک بھارت میں مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں پر جنونی ہندوئوں نے زمین تنگ کر دی ، بھارتی ریاست اترپردیش میں نماز کے لیے جمع ہونے پر مقامی ہندووں نے ہنگامہ کھڑا کردیا اور پولیس نے ان جنونیوں کی حمایت کرتے ہوئے مسلمانوں کے خلاف ہی مقدمہ درج کرلیا،بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اترپردیش کے شہر مراد آباد میں نماز کے لیے درجنوں افراد جمع ہونے پر تنازع کھڑا ہوگیا، مقامی ہندو آبادی نے اعتراض اٹھایا کہ علاقے میں مسلمانوں کے صرف دو گھر ہیں اور کوئی مسجد بھی نہیں تو نماز جمعہ کے لیے اتنے افراد کہاں سے جمع ہوگئے،چھاجلیٹ پولیس تھانے میں درج کرائی گئی شکایت میں کہا گیا ہے کہ 24اگست کو بڑی تعداد میں لوگ جمع ہوکر مسجد کے بجائے گھر میں نماز کی ادائیگی کی تیاری کر رہے ہیں جس پر پولیس نے دونوں گھروں کے مالکان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا، جنونی ہندووں کی جانب سے ڈرانے دھمکانے اور مقدمہ درج کرانے کے بعد ان گھروں کے مالکان اپنا سارا سامان چھوڑ کر محفوظ مقام پر منتقل ہوگئے جب کہ مشتعل ہندو ان گھروں کے آس پاس منڈلا رہے ہیں،مسلم رکن اسمبلی اسدالدین اویس کا کہنا تھا کہ بھارت کے مسلمان اب گھروں میں بھی نماز نہیں پڑھ سکتے، کیا اب نماز پڑھنے کے لیے بھی حکومت یا پولیس سے اجازت لینا ہوگی؟ نریندر مودی کو اس کاجواب دینا چاہیے، کب تک ملک کے مسلمانوں کے ساتھ دوسرے درجے کے شہری جیسا سلوک کیا جائے گا؟

کریڈٹ:انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۰ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

یونی پولر ورلڈآرڈر ہمیشہ کیلئے ختم ہو چکا ہے...

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ دنیا میں واحد طاقت کا خواب چکنا چور ہو چکا ہے، اب ایک نیا عالمی نظام اس کی جگہ لینے لگا ہے،ساتویں مشرقی اقتصادی فورم کے حوالے سے جاری کردی ایک بیان میں روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا کہ دنیا کا یونی پولر ورلڈ یعنی ایک واحد طاقت ماڈل ہمیشہ کے لیے ختم ہو چکا ہے،ہر ملک کے خود مختار راستے کو تسلیم کرنے پر مبنی ایک نیا عالمی نظام اس کی جگہ لے گا،روسی صدر نے کہا کہ اس سال کے اجلاس کا کلیدی موضوع کثیر قطبی دنیا کا قیام ہے جو اہم اور انتہائی متعلقہ ہے۔ دنیا میں واحد اکیلی طاقت کے ماڈل کو ایک نئے ورلڈ آرڈر کے ذریعے ختم کیا جا رہا ہے جس کی بنیاد انصاف، مساوات اور ہر قوم اور ریاست کے حق کو تسلیم کرنے کے بنیادی اصولوں پر مبنی ہے،روسی صدر نے زور دے کر کہا کہ ایشیا بحرالکاہل کے خطے میں اس ناقابل واپسی عمل کی محرک قوت کے طور پر کام کرنے والے مضبوط سیاسی اور اقتصادی مراکز تشکیل پا رہے ہیں،واضح رہے کہ 7واں ایسٹرن اکنامک فورم روس کے مشرق بعید کے شہر ولادی ووستوک میں 5سے 8ستمبر 2022تک منعقد ہوگا۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۰ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

پاک فضائیہ کا ریسکیو آپریشن، خیبر پختونخوا س...

بلوچستان، سندھ اور جنوبی پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاک فضائیہ کا ریسکیو آپریشن جاری، خیبر پختونخوا کے گاں خیشکی اور نوشہرہ کلاں سے 800 افراد محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق رسالپور کے فیلڈ کیمپوں میں 1400 افراد کو رکھا گیا ہے جن کیلئے علاج، کھانا اور رہائش کی فراہمی جا ری ہے، وادی نلتر میں پاک فضائیہ کی جانب سے مفت راشن اور امدادی کیمپ بھی قائم کیا گیا ہے۔ ائیر مارشل حامد راشد رندھاوا اور ائیر وائس مارشل معید خان نے متاثرہ علاقوں کا فضائی جائزہ لیا، پاک فضائیہ کی جانب سے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر 13960 پکا کھانا، 924 راشن پیک ضرورت مند خاندانوں میں تقسیم کیا گیا، پی اے ایف فیلڈ سپتالوں میں میڈیکل ٹیموں نے 804 مریضوں کو سہولیات فراہم کیں۔ ترجمان کے مطابق ٹیمیں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اور ریلیف کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہیں۔

کریڈٹ:انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۰ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

جو کال لیک ہوئی وہ ہماری پبلک پوزیشن ہے،فواد...

پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کاکہنا ہے کہ شوکت ترین کی جو کال لیک ہوئی وہ ہماری پبلک پوزیشن ہے۔ ایک بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ جب تک یہ نہیں بتائیں گے کہ گیس اور بجلی سے متعلق کیا ڈیل ہوئی ہے، ہم اس حکومت کی مدد نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کے دنوں میں عمران خان نے بھی آئی ایم ایف سے بات کی تھی، بات کرنے سے ڈیل ختم نہیں ہوتی، اگر اس پروگرام سے متوسط طبقے کی کمر ہی توڑ دینی ہے تو ایسی شرائط ہم کیسے مان لیں؟ دوسری جانب شوکت ترین کی لیک کال سے متعلق بات کرتے ہوئے سابق وزیر نے کہا کہ جو کال لیک ہوئی وہ ہماری پبلک پوزیشن ہے، جب پیسے نہیں ہیں تو سرپلس کہاں سے دیں گے؟۔

کریڈٹ:انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۰ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ڈیرہ مرادجمالی میں امدادی سامان کے دو ٹرکوں...

ڈیرہ مراد جمالی میں امدادی سامان کے دو ٹرکوں پر متاثرین نیدھاوا بول دیا۔ انتظامیہ کے مطابق ڈیرہ مرادجمالی میں امدادی سامان کی تقسیم کے دوران بدنظمی دیکھنے میں آئی ہے جہاں بھوک پیاس کے ستائے متاثرین نے امدادی ٹرکوں پر حملہ کردیا اور سامان ساتھ لیگئے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ امدادی سامان ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تقسیم کیلئے لایا گیا تھا۔ دوسری جانب ہنگو کے شہری سلیمان خان نے بیٹے کے ولیمے کے لیے جمع 3 لاکھ روپے سیلاب زدگان کے نام کردیے۔

کریڈٹ:انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۰ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

بجلی کی اوور بلنگ کیخلاف درخواست پر نیپرا او...

سندھ ہائیکورٹ نے فیول چارجز اور ٹیکس کی مد میں بھاری رقوم وصول کرنے سے متعلق حافظ نعیم الرحمان کی کے الیکٹرک کیخلاف درخواست پر نیپرا اور کے الیکٹرک کو نوٹس جاری کردیئے۔ تفصیلات کے مطابق جسٹس سید حسن اظہر رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کے روبرو فیول ایڈجسمنٹ چارجز اور ٹیکس کی مد میں بھاری چارجز کی وصولی سے متعلق امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان کی کے الیکٹرک کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔درخواست گزار کے وکیل عثمان فاروق ایڈوکیٹ نے عدالت کے سامنے مقف رکھا کہ کے الیکٹرک کو اوور بلنگ اور فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز کی وصولی سے روکا جائے، بجلی کے بلوں میں سیلز ٹیکس، انکم ٹیکس، تین اقسام کے جنرل سیلز ٹیکس، ٹی وی لائسنس فیس اور دیگر چارجز وصول کرنے سے روکا جائے۔امیر جماعت اسلامی کراچی کے وکیل عثمان ایڈوکیٹ نے عدالت سے استدعا کی کہ کے الیکٹرک کے اکاونٹس کا فرانزک آڈٹ کرایا جائے۔ دائر درخواست میں مقف اختیار کیا گیا تھا کہ کے الیکٹرک کو غیر قانونی بالخصوص رات کے اوقات بجلی کی بندش سے روکا جائے اور وفاق سے معاہدے کے مطابق کے الیکٹر کو اپنی بجلی پیدا کرنے اور بجلی کی پیداوار اور استعداد بڑھانے کیلئے اقدامات اٹھانے کا حکم دیا جائے۔ سندھ ہائی کورٹ نے ایڈوکیٹ عثمان کے دلائلقلمبند کرنے کے بعد نیشنل الیکٹراک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) اور کے الیکٹرک کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 9 ستمبر تک جواب طلب کرلیا۔

کریڈٹ:انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۰ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ہائی کورٹس نے الیکشن کمیشن کو پی ٹی آئی رہنم...

سندھ اور لاہور ہائی کورٹس نے الیکشن کمیشن کو تحریک انصاف کے رہنماوں اسد عمر اور فواد چودھری کے خلاف کارروائی سے روک دیا۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما فواد حسین چودھری نے الیکشن کمیشن کی جانب سے توہینِ کمیشن کا نوٹس لاہور ہائی کورٹ کے راولپنڈی بینچ میں چیلنج کردیا گیا۔ دوران سماعت درخواست گزار کے وکیل فیصل فرید ایڈووکیٹ نے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے بتایا کہ آئین کے مطابق الیکشن کمیشن عدالت نہیں ہے۔ توہینِ عدالت کا اختیار صرف اعلی عدالتوں کو حاصل ہے۔ جسٹس جواد الحسن نے الیکشن کمیشن سے 7 ستمبر کو جواب طلب کرتے ہوئے نوٹس جاری کردیا اور الیکشن کمیشن کو حتمی حکم جاری کرنے سے روک دیا۔

کریڈٹ:انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۰ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

سی پیک سے پاکستان میں 80 ہزار ملازمتیں پیدا...

پاکستان میں تعینات چین کے سفیر نونگ رونگ نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) نے پاکستانیوں کے لیے 80000 سے زائد ملازمتوں کے مواقع پیدا کیے ہیں۔گوادر پرو کے مطابق 20ویں نیشنل کانگریس آف کمیونسٹ پارٹی آف چائنا (سی پی سی) کے حوالے سے منعقدہ ایک سیمینار سے خطاب کر تے ہوئے نونگ رونگ نے بتایا کہ جون 2022 تک تقریباً 19 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کے 27 سی پیک منصوبے مکمل ہو چکے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سی پیک کے تحت مزید 27 منصوبے جن کی مجموعی سرمایہ کاری تقریباً 7.7 بلین ڈالر ہے اب تعمیر کے مرحلے میں ہے۔ گوادر پرو کے مطابق سینیٹر ڈاکٹر زرقا تیمور نے کہا کہ سی پیک نے مختلف میگا پراجیکٹس میں ملازمتیں فراہم کرکے خواتین کو بااختیار بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ کول پن بجلی ونڈ اور سولر ریسورسز کی بنیاد پر 6000 میگاواٹ سے زائد کے پاور پراجیکٹس کو تیز رفتار بنیادوں پر بنا کر شروع کیا گیا ہے۔ گزشتہ پانچ سالوں میں سی پیک کے تحت بجلی کے منصوبوں نے بجلی کی قلت کو فوری طور پر دور کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔

کریڈٹ:انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۰ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

سیلاب کے بعد غذائی قلت اور وبائی بحران آئے گ...

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ سیلاب کے بعد غذائی قلت اور وبائی بحران آئے گا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ میں شیخ رشید احمد نے کہا کہ سیلاب سڑکوں سے گزر گیا لیکن اب عوام کا سیلاب سڑکوں پر آئے گا، آئی ایم ایف کا قرضہ منظور ہونے پر وزرا شادیانے بجارہے ہیں جبکہ قرضہ قوم نے ہی واپس کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کروڑوں عوام بقاکی جنگ لڑ رہے ہیں جبکہ سیاستدان دست و گریبان ہیں، بھارت کے ساتھ تجارت کے بعد اب یہ اسرائیل سے تعلقات کی طرف بڑھیں گے۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ عمران خان کی طرح حکمرانبھی سیلاب زدگان کے لئے ٹیلی تھون کریں، حکمران ٹیلی تھون کریں تاکہ ان کی مقبولیت کا پتہ چل سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ غریب تو دور کی بات سفید پوش طبقے کے لئے بھی بجلی کا بل جمع کرانا مشکل ہوگیا ہے، سیلاب کے بعد غذائی اور وبائی بحران دکھائی دے رہا ہے۔

کریڈٹ:انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۰ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

توہین الیکشن کمیشن کیس، عمران خان کو جواب جم...

توہین الیکشن کمیشن کیس میں سربراہ پی ٹی آئی عمران خان کو جواب جمع کرانے کیلئے مہلت مل گئی ۔ تفصیلات کے مطابق عمران خان کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کے کیس کی سماعت ممبر نثار درانی کی سربراہی میں چار رکنی بینچ نے کی۔ سماعت کے لئے عمران خان کے وکیل علی بخاری الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے اور کہا کہ مجھے فون پر اس کیس کے بارے میں بتایا گیا جبکہ الزامات کی کاپی ابھی فراہم نہیں کی گئی لہذا مجھے جواب دینے کا وقت دیں۔ اس حوالے سے ممبر الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ 19 اگست کو نوٹس گیا آج 30 اگست ہے، توہین عدالت کیس میں کیا جواب جمع کرانا ہے؟ ممبر الیکشن کمیشن شاہ محمد جتوئی نے کہا کہ ہم آپ کو وضاحت کا پورا موقع دیں گے، آپ کو شوکاز نوٹس کر کے تاریخ دے دیتے ہیں ۔ وکیل علی بخاری نے کہا کہ سندھ ہائیکورٹ اور لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ بھی حکم دے چکا ہے جس کے بعد الیکشن کمیشن ممبران اور وکیل علی بخاری میں تلخ کلامی ہوئی۔ بعدازاں وکیل فیصل چوہدری الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے اور بتایا کہ سندھ ہائیکورٹ اور راولپنڈی ہائیکورٹ بینچ احکامات جاری کرچکا ہے لیکن پھر بھی ہم الیکشن کمیشن کے نوٹسز کا مثر جواب دیں گے۔ اس موقع پر ممبر الیکشن کمیشن نے کہا کہ توہین عدالت آرڈیننس کے تحت کہاں لکھا ہے کہ تحریری جواب جمع کرانا ہوتا ہے، جب چارج فریم ہوگا وہی آپ کا جواب ہوگا۔ اس کے جواب میں وکیل فیصل چوہدری نے کہا کہ ہمیں وضاحت کا موقع نہ دیکر فیئر ٹرائل کے تقاضے پورے نہیں ہوں گے۔ ممبر شاہ محمد جتوئی نے کہا کہ آپ کو وضاحت کا پورا موقع دیں گے جس کے بعد الیکشن کمیشن نے عمران خان کے وکیل کو جواب جمع کرانے کیلئے ایک ہفتے کا وقت دیتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 7 ستمبر تک ملتوی کردی ہے۔

کریڈٹ:انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۰ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

بغاوت پر اکسانے کا مقدمہ، پی ٹی آئی رہنما شہ...

اسلام آباد کی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کی ضمانت کی درخواست خارج کردی۔ اسلام آبادکے ایڈیشنل اینڈ سیشن جج ظفر اقبال نے محفوظ شدہ فیصلہ سنایا اور عمران خان کے چیف آف اسٹاف کی ضمانت کی درخواست کو خارج کردیا۔ اسلام آباد کی مقامی عدالت میں شہبازگل کی درخواست ضمانت پرسماعت میں ان کے وکیل نے موقف اپنایا تھا کہ 8 اگست کو غلام مرتضی چانڈیو کی مدعیت میں مقدمہ درج ہوتا ہے، ملزم پر فورسز کے افسران واہلکاروں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا گیا، مدعی سٹی مجسٹریٹ نے شہبازگل پر بغاوت کا الزام لگایا ہے جب کہ مقدمے کے بعد بیان میں مزید 5ملزمان کو نامزد کیا گیا۔ ملزم کے وکیل کا کہنا تھا کہ شہبازگل نے بغاوت کے متعلق کبھی سوچا ہی نہیں، ٹرانسکرپٹ کی مختلف جگہوں سے پوائنٹس اٹھاکرمقدمہ درج کیاگیا، اس سارے بیان پرکسی جگہ پرغلطی فہمی ہوئی ہے، شہبازگل اس غلط فہمی کو دور کرنے پر تیارہیں،وہ معافی مانگنے پربھی تیار ہیں لیکن یہ حق کیسے ملاکہ مختلف پوائنٹ اٹھاکربغاوت کا الزام لگادیاجائے۔ پی ٹی آئی رہنما شہبازگل کو 9 اگست کو گرفتار کیا گیا تھا، ان پر بغاوت پر اکسانے کا الزام عائد ہے اور ان کے خلاف تھانہ کوہسار پولیس نے سٹی مجسٹریٹ کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا تھا۔

کریڈٹ:انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۰ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

مفتاح اسماعیل نے چار ماہ کی انتھک محنت سے مع...

سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ مفتاح اسماعیل نے چار ماہ کی انتھک محنت سے معیشت کو دوبارہ پٹڑی پر ڈالا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے آڈیو لیکس کو پاکستان کی معیشت کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی سازش کا ثبوت قرار دے دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک منظم سازش ہے جو عمران خان سے شروع ہوکر صوبائی وزیر خزانہ تک آتی ہے، یہ ٹولہ چار ماہ سے جاری محنت کو سبوتاژ کرنے کی سازش کر رہا تھا۔ شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ خط کا صرف ایک مقصد تھا کہ آئی ایم ایف پروگرام منظور نہ ہوسکے، یہ ملکی معیشت کو تباہ کرکے عوام پر مزید بوجھ ڈالنے کی گھنانی سازش تھی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اور تمام سازشی کرداروں کو جواب دینا پڑے گا، پریس کانفرنس اور سیمینارز اب ہوں گے جن میں سازشی کرداروں کو جواب دینا پڑے گا۔ سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ افسوس ہے کہ شوکت ترین جیسے آدمی اس میں ملوث ہے جسے پاکستان نے بہت کچھ دیا، بڑے بڑے عہدے دئیے، شوکت ترین جیسے شخص نے جانتے بوجھتے ہوئے آئی ایم ایف پروگرام کو دھچکا پہنچا کر ملکی معیشت کو نقصان پہنچانے کی سازش کی۔ انہوں نے کہا کہ آج آئی ایم ایف نے ساتویں اور آٹھویں جائزے کی منظوری دی ہے، آئی ایم ایف کا پاکستان کے ساتھ پروگرام بحال ہوگیا ہے۔ شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں مفتاح اسماعیل اور ان کی ٹیم نے چار ماہ کی انتھک محنت سے معیشت کو دوبارہ پٹڑی پر ڈالا ہے، معاشی استحکام کا یہ عمل جاری رہے گا۔

کریڈٹ:انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۰ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

سندھ میں بارشوں سے 402 اموات ہوئیں،صوبائی وز...

سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے بھر میں بارشوں اور اس سے جاں بحق افراد کی تعداد 402 ہوگئی ہے، جب کہ صوبے میں بارشوں سے 860 ارب کا نقصان ہوا ہے۔ بارشوں اور اس کے بعد بننے والی صورت حال سے ہونے والے نقصانات کا ڈیٹا شیئر کرتے ہوئے صوبائی وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے بتایا کہ صوبے میں بارشوں سے 860 ارب کے نقصان کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ جب کہ اس دوران تقریبا 15 لاکھ مکانات متاثر ہوئے جن کی لاگت 450 ارب ہے۔ شرجیل میمن کا یہ بھی کہنا تھا کہ بارشوں کے دوران مختلف حادثات میں 11734 مویشی ہلاک ہوئے جن کی مالیت 903.96 ملین ہے، جب کہ 3171726 ایکڑ اراضی پر کھڑی فصلیں بھی تباہ ہوئیں، ان تباہ ہونے والی فصلوں کی مالیت335.44 ارب روپے ہے۔ شیئر کیے گئے ڈیٹا کے مطابق متاثرہ علاقوں میں متاثرین کیلئے 10لاکھ خیموں اور 30 لاکھ مچھر دانیوں کی ضروت ہے، تاہم سندھ حکومت نے اب تک 95770 خیمے اور 163295 مچھر دانیاں لوگوں کو فراہم کی ہیں۔ متاثرین میں 52000 راشن بیگ بھی تقسیم کیے گئے ہیں۔

کریڈٹ:انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۰ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

پاکستان کیلئے 1 ارب 10 کروڑ ڈالر قرض کی معیا...

آئی ایم ایف ایگزیکٹوبورڈ کی جانب سے پاکستان کیلئے 1 ارب 10 کروڑ ڈالر قرض کی رقم رواں ہفتے کے دوران سٹیٹ بینک اکاونٹ میں منتقل کر دی جائے گی، پاکستان کیلئے قرض کی معیاد جون 2023 تک بڑھا دی گئی ہے، قرض کی مقدار میں بھی 500 ملین ڈالر کا اضافہ کیا گیا ہے، قرض کا حجم 6 ارب ڈالر سے بڑھ کر 6.5 ارب ڈالر ہو گیا، پاکستان کو غریب طبقے کو مہنگائی کے اثرات سے بچانا ہوگا۔ عالمی مالیاتی ادارے کے ایگزیکٹیو بورڈ اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق پاکستان کے لئے ساتویں اور آٹھویں جائزے کے تحت 1.1 ارب ڈالر کی منظوری دی گئی ہے۔ ایگزیکٹیو بورڈ نے آئی ایم ایف توسیعی فنڈ سہولت کی جون 2023 تک توسیع کی منظوری دی ہے جبکہ پاکستان کو 6 ارب ڈالر کے بجائے توسیعی فنڈ سہولت کے تحت 6.5 ارب ڈالر دیئے جائیں گے۔ اس حوالے سے آئی ایم ایف ایگزیکٹیو بورڈ کا کہنا ہے کہ یہ پروگرام ڈومیسٹک اور بیرونی عدم توازن کو دور کرنے اور سماجی اخراجات کی حفاظت کرے گا اور مالیاتی استحکام کی حفاظت، مارکیٹ کی طرف سے متعین شرح تبادلہ کو برقرار رکھنے میں مدد دے گا۔ اسکے علاوہ تعمیر نو کے ساتھ ساتھ مالی نظم و ضبط اور قرض کی پائیداری کو یقینی بنائے جائے گا۔ آئی ایم ایف کے مطابق پاکستان ایک مشکل معاشی موڑ پر ہے اور معاشی مشکلات حد سے زائد ہونے کی وجہ سے مالی سال 22 میں بڑے مالی اور بیرونی خسارے ہوئے ہیں تاہم رواں سال افراط زر میں اضافہ ہوا اور ریزرو بفرز ختم ہوئے ہیں۔

کریڈٹ:انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۰ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

بارشیں اور سیلاب، ملک اموات کی تعداد 11 سو س...

ملک بھر میں بارشوں اور سیلاب کے باعث اموات کی تعداد 11 سو سے تجاوز کرگئی ،ایک ہزار سے زائد زخمی، 10 لاکھ سے زائد مکانات تباہ،7 لاکھ سے زائد مویشی ہلاک ہو گئے ۔تفصیلات کے مطابق نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے)کی جانب سے سیلاب اور بارشوں کے نقصان سے متعلق رپورٹ جاری کردی گئی ہے۔ این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں بارشوں اور سیلاب سے مزید 75افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جس کے بعد اب تک مرنے والوں کی تعداد 1136 ہوچکی ہے۔ این ڈی ایم اے نے بتایا کہ بلوچستان میں بارشوں اور سیلاب سے 244،سندھ میں 402، پنجاب میں 168، کے پی کے میں 258، آزاد کشمیر میں 41 اور گلگت بلتستان میں 22 افراد جاں حق ہوچکے ہیں۔ این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں بارشوں اور سیلاب سے ایک ہزار 634 افراد زخمی ہوچکے ہیں۔ این ڈی ایم اے کے مطابق بارش اور سیلاب سے 10لاکھ 51ہزار570 مکانات کو مکمل اور جزوی نقصان پہنچا۔ این ڈی ایم اے نے بتایا کہ بلوچستان میں ایک ہزارکلومیٹر شاہراہیں متاثر، 18پلوں کو نقصان پہنچا ہے جبکہ سندھ میں 2ہزار328کلو میٹر شاہراہیں، بلوچستان میں ایک ہزارکلومیٹر شاہراہیں ، پنجاب میں 121کلومیٹر اورخیبر پختونخوا میں 6اعشاریہ کلومیٹر سٹرکیں متاثر ہوئی ہیں۔ ملک بھر میں بارش اور سیلاب سے 7لاکھ 35ہزار 375مویشی ہلاک ہوچکے ہیں۔

کریڈٹ:انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۳۰ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ملک میں کورونا کے مزید 170 مثبت کیسز رپورٹ،...

ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 170 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جب کہ 111 متاثرین کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔ قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ )کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 12ہزار 671 ٹیسٹ کیے گئے، جن میں 170 افراد کے نتائج مثبت ریکارڈ ہوئے جب کہ ملک بھر میں کورونا کے باعث کوئی جانی نقصان سامنے نہیں آیا۔ کورونا سے متعلق تازہ اعداد شمار میں بتایا گیا ہے کہ مثبت کیسز کی شرح 1.34 فی صد ریکارڈ کی گئی جب کہ ایک دن قبل ریکارڈ ہونے والی شرح 1.50 فی صد ریکارڈ کی گئی تھی۔

کریڈٹ:انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۰ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی پاکستانی معیشت...

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی پاکستانی معیشت کے لیے بہت اہم ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف)پروگرام کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔ وزیراعظم نے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام ہماری معیشت کو نئی سمت دینے کے راستے کا تعین کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں پاکستان کو معاشی بحران سے نکالنا ہوگا اور پاکستان کو خود کفیل بنانے کے لیے ہمیں سخت محنت کرنا ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اصلاحات کے ذریعے ہی معاشی بحران سے ملک کو نکال سکتے ہیں۔

کریڈٹ:انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۰ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ترکی ، پولیس نے داعش سے وابستہ 8 مشتبہ افراد...

انقرہ(شِنہوا)ترکی میں بحیرہ اسود کے صوبہ صامسون میں پولیس چھاپوں کے دوران داعش سے تعلق رکھنے والے8 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

سرکاری نشریاتی ادارے ٹی آر ٹی نے پیر کے روز بتایا کہ صامسون پولیس نے ضلع القدیم میں 1 شامی اور 7 عراقی شہریوں کو گرفتار کر کے ان سے ڈیجیٹل مواد اپنے قبضہ میں لے لیا ہے۔

ترک حکومت نے 2013ء میں داعش کو ایک دہشتگرد تنظیم قرار دیا تھا اور اس گروہ پر 2015ء سے ملک میں مہلک حملوں کا سلسلہ شروع کرنے کا الزام لگایا جاتا ہے۔

شام میں 2011ء میں جنگ شروع ہونے کے بعد سے شام سے ملحقہ ترکی کی جنوبی سرحد شامی اور غیر ملکی جنگجوؤں کیلئے ایک اہم کراسنگ پوائنٹ بنی ہوئی ہے۔

ترکی نے جرابلس اور اعزاز کے علاقوں سے داعشی عسکریت پسندوں کو ختم کرنے کیلئے 2016ء میں آپریشن فرات شیلڈ کے نام سے شمالی شام میں اپنے پہلے سرحد پار آپریشن کا آغاز کیا تھا۔

۲۹ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

یمن ، امن معاہدے کے باوجود حوثی باغیوں کا حم...

عدن، یمن(شِنہوا) یمن کے جنوب مغربی صوبے تعز میں حوثی باغیوں کے ایک حملے میں سرکاری فوج کے سات اہلکار ہلاک اور دیگر آٹھ زخمی ہوگئے۔

فوجی ذرائع نے شِنہوا کو شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ حوثی باغیوں نے تعزمیں حکومت کے زیر کنٹرول علاقے پر حملہ کیا، جس کے دوران  شدید مسلح تصادم ہوا جو کئی گھنٹے جاری رہا۔

ذرائع نے سرکاری فوج کی 117 ویں انفنٹری بریگیڈ کے ایک افسر کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے متعدد حوثی حملہ آوروں کی ہلاکت اور دیگر کو زخمی کرنے کا دعوی کیا۔

۲۹ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

انڈونیشیا کے وزیر صحت کا کوویڈ-19 کا ٹیسٹ مث...

جکارتہ(شِنہوا) انڈونیشیا کے وزیرصحت بوڈی گناڈی صادقین کا کوویڈ-19 کا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے اور وہ الگ تھلگ رہتے ہوئے گھر سے سرکاری فرائض انجام دے رہے ہیں۔

دسمبر 2020 میں عہدہ سنبھالنے کے بعد سے یہ پہلا موقع ہے جب 58 سالہ وزیرصحت میں کوویڈ-19 وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ صادقین نے حالیہ دنوں میں ان سے ملاقات کرنے والوں کو کوویڈ-19 کا ٹیسٹ کرانے اور قرنطینہ اختیار کرنے کا کہا ہے۔

وزیر نے کہا کہ ٹیسٹ کرنا اس لیے بھی ضروری ہے کیونکہ کوئی بھی کوویڈ- 19 سے متاثر ہوکراس وائرس کو آگے منتقل کرنےکا سبب بن سکتا ہے۔ یہ ہمارا فرض اور ذمہ داری ہے کہ ہم وائرس کی منتقلی کے سلسلے کو روکیں۔

۲۹ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چائنہ انٹرنیشنل سروس ٹریڈ فیئر میں میوزیم تھ...

بیجنگ(شِنہوا) چائنہ انٹرنیشنل فیئر فار ٹریڈ ان سروسز (سی آئی ایف ٹی آئی ایس) 2022 میں میوزیم تھیم پر مبنی 680 سے زائد تخلیقی مصنوعات کی نمائش کی جائے گی۔

بیورو کے ڈپٹی ڈائریکٹرشیانگ دی چھون کے مطابق  بیجنگ میونسپل کلچرل ہیریٹیج بیورو کے زیر اہتمام شوگانگ پارک کے سی آئی ایف ٹی آئی ایس وینیو میں بدھ کو شروع ہونے والی نمائش میں بیجنگ کے 28 عجائب گھروں کی نمایاں نوادرات اور ثقافتی ورثے کی اشیا رکھی جائیں گی ان میں چائنہ ریلوے میوزیم اور بیجنگ آرٹ میوزیم سمیت 14 میوزیم سے متعلق ثقافتی وتخلیقی سروسزکی کمپنیاں شامل ہیں۔ شیانگ نے کہا کہ کیپٹل میوزیم آف چائنہ، تسنگھوا یونیورسٹی آرٹ میوزیم اور کئی دیگر میوزیمزنمائش کے دوران پہلی بار ڈیجیٹلائزڈ تخلیقی مصنوعات پیش کریں گے۔

۲۹ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چائنہ انٹرنیشنل سروس ٹریڈ فیئر میں میوزیم تھ...

بیجنگ(شِنہوا) چائنہ انٹرنیشنل فیئر فار ٹریڈ ان سروسز (سی آئی ایف ٹی آئی ایس) 2022 میں میوزیم تھیم پر مبنی 680 سے زائد تخلیقی مصنوعات کی نمائش کی جائے گی۔

بیورو کے ڈپٹی ڈائریکٹرشیانگ دی چھون کے مطابق  بیجنگ میونسپل کلچرل ہیریٹیج بیورو کے زیر اہتمام شوگانگ پارک کے سی آئی ایف ٹی آئی ایس وینیو میں بدھ کو شروع ہونے والی نمائش میں بیجنگ کے 28 عجائب گھروں کی نمایاں نوادرات اور ثقافتی ورثے کی اشیا رکھی جائیں گی ان میں چائنہ ریلوے میوزیم اور بیجنگ آرٹ میوزیم سمیت 14 میوزیم سے متعلق ثقافتی وتخلیقی سروسزکی کمپنیاں شامل ہیں۔ شیانگ نے کہا کہ کیپٹل میوزیم آف چائنہ، تسنگھوا یونیورسٹی آرٹ میوزیم اور کئی دیگر میوزیمزنمائش کے دوران پہلی بار ڈیجیٹلائزڈ تخلیقی مصنوعات پیش کریں گے۔

۲۹ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

سعودی عرب ۔ ریاض ۔ فالکنز اینڈ ہنٹنگ ایگزبیش...

سعودی عرب کے ریاض میں انٹرنیشنل فالکنز اینڈ ہنٹنگ ایگزبیشن میں شاہینوں کی نمائش کی جا رہی ہے۔(شِنہوا)

۲۹ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

سعودی عرب ۔ ریاض ۔ فالکنز اینڈ ہنٹنگ ایگزبیش...

سعودی عرب کے ریاض میں انٹرنیشنل فالکنز اینڈ ہنٹنگ ایگزبیشن میں لوگ آف روڈ گاڑیوں کے ایک بوتھ کا دورہ کر رہے ہیں۔ (شِنہوا)

۲۹ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

سعودی عرب ۔ ریاض ۔ فالکنز اینڈ ہنٹنگ ایگزبیش...

سعودی عرب کے ریاض میں انٹرنیشنل فالکنز اینڈ ہنٹنگ ایگزبیشن میں ایک شخص شاہین کی نمائش کر رہا ہے۔ (شِنہوا)

۲۹ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

پاکستان کو بابر یا رضوان کے ساتھ فخر زمان سے...

پاکستان کے کپتان بابر اعظم اور وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کرکٹ کے مختصر ترین فارمیٹ میں پاکستان کے لیے اننگز کا آغاز کر رہے ہیں اور وہ ایک بہت ہی موثر اوپننگ جوڑی رہے ہیں۔ سابق ہندوستانی بلے باز رابن اتھپا کا ماننا ہے کہ بابر کو فخر زمان کو اوپننگ کرنی چاہیئے کیونکہ یہ پاکستان کو بائیں اور دائیں ہاتھ کے بلے بازوں کا امتزاج فراہم کرے گا جو ہمیشہ اپوزیشن کے بالنگ اٹیک کو ناکام بنا دیتا ہے۔پاک بھارت تصادم کے بعد کرک انفو کے ٹی ٹونٹی ٹائم آٹ پروگرام سے بات کرتے ہوئے روبن اتھپا نے کہا کہ پاکستانی ٹیم رضوان اور بابر پر بہت زیادہ انحصار کرتی ہے کہ آپ انہیں الگ کرنا چاہیں گے جب آپ پہلے بیٹنگ کرتے ہیں۔روبن اتھپا نے مزید کہا کہ بابر یا رضوان کو ون ڈان پوزیشن پر رکھنے سے بیٹنگ کا شعبہ مضبوط ہوگا۔ یہ بات قابل غور ہے کہ جب فخر زمان ون ڈے میں پاکستان کے لیے اننگز کا آغاز کر رہے ہیں، وہ ٹی ٹونٹی کرکٹ میں 3 پر بیٹنگ کر رہے ہیں اور انہیں ابتدائی جگہ پر ترقی دینے سے لائن اپ میں مثبت تبدیلی آ سکتی ہے۔دریں اثنا پاکستان کے سابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے بھی ایسا ہی بیان دیتے ہوئے کہا کہ فخر زمان کی بیٹنگ پوزیشن کو تبدیل کرنے سے پاکستان کی پوزیشن بہتر ہو سکتی ہے کیونکہ وہ مختلف جگہوں پر شاٹس کھیل کر بولرز کو مایوس کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ مختلف اینگلز ہیں، آپ کے پاس بائیں ہاتھ اور ایک دائیں ہاتھ کا بلے باز ہے لہذا بابر اور رضوان کو آگے پیچھے کردیں اور فخر زمان سے اوپن کروائیں ۔ پاکستان کے مڈل آرڈر کے بارے میں بات کرتے ہوئے سابق کوچ نے کہا کہ مین ان گرین میں پہلے مڈل آرڈر بلے بازوں کا تجربہ تھا لیکن اب ان کیپاس ناتجربہ کار کھلاڑی ہیں جو تین ابتدائی وکٹیں گنوانے کے بعد اننگز بنانے سے قاصر ہیں۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۹ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

سعودی عرب ۔ ریاض ۔ فالکنز اینڈ ہنٹنگ ایگزبیش...

سعودی عرب کے ریاض میں انٹرنیشنل فالکنز اینڈ ہنٹنگ ایگزبیشن میں لوگ کیمپنگ کے سامان کے بوتھ پر رکھی اشیاء دیکھ رہے ہیں۔(شِنہوا)

۲۹ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

عمران خان نے پیمرا کے براہ راست انکی تقریر ن...

چیئرمین تحریکِ انصاف کے چیئرمین سابق وزیر اعظم عمران خان نے براہ راست تقریر نشرکرنے پر پابندی کو چیلنج کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ اپنی تقریر میں شہبازگل پر تشدد کا حوالہ دیا 'ذمہ داروں کیخلاف قانونی کارروائی کی بات 'قانونی کاروائی کا حق قانون نے بطور شہری دے رکھا ہے' میری تقریر کو غلط رنگ دے کر نفرت انگیز بیان کے طور پر پیش کیا گیا'کسی کو بھی قانونی کارروائی کا کہنا نفرت انگیزی میں نہیں آتا'استدعا ہے پیمرا کے براہ راست تقریر نشر کرنے پر پابندی کے نوٹیفکیشن کو کالعدم قرار دیا جائے۔تفصیلات کے مطابق پیر کو چیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف عمران خان نے پیمرا کے نوٹیفکیشن کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کیا ہے۔ عمران خان نے دائر درخواست میں کہا ہے کہ میں نے اپنی تقریر میں شہبازگل پر تشدد کا حوالہ دیا تھا اور ذمہ داروں کیخلاف قانونی کارروائی کی بات کی۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ قانونی کاروائی کا حق قانون نے بطور شہری دے رکھا ہے، میری تقریر کو غلط رنگ دے کر نفرت انگیز بیان کے طور پر پیش کیا گیا۔درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ کسی کو بھی قانونی کارروائی کا کہنا نفرت انگیزی میں نہیں آتا۔عمران خان کی جانب سے درخواست میں استدعا کی ہے کہ پیمرا کے براہ راست تقریر نشر کرنے پر پابندی کے نوٹیفکیشن کو کالعدم قرار دیا جائے۔یاد رہے کہ یکم اگست کو پیمرا کی جانب سے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی اسلام آباد میں ریلی میں کی گئی تقریر میں سرکاری افسران کو دھمکیاں دینے کے الزام میں ان کی تقاریر براہ راست دکھانے پر پابندی عائد کردی تھی۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۹ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چینی محققین کی جانب سے ناسوفرینجیل کینسر کے...

گوانگ ژو(شِنہوا) چین کی ایک تحقیقی ٹیم نے ناسوفرینجیل کینسر کے مریضوں کے لیے علاج کی ایک نئی حکمت عملی تجویز کی ہے۔ سن یات سین یونیورسٹی کے  کینسر سنٹر کے سائنسدانوں نے اس حوالے سے کلینکل ٹرائل کے تیسرے مرحلے کی قیادت کی،تحقیق کے نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ  کینسر کے مریضوں کے لیے مروجہ ریڈیو تھراپی اور کیموتھراپی کی جگہ صرف ریڈیو تھراپی  سے ہی کم خطرے والے ناسوفرینجیل کارسنوما کے مریضوں کا موثر علاج کیا جاسکتا ہے۔

مرکز کے ایگزیکٹو نائب صدر ما جون کا کہنا ہے کہ چین میں ناسوفرینجیل کارسنوما کینسر کی شرح سب سے زیادہ ہے۔اور حالیہ برسوں میں، ماڈیولڈ ریڈیو تھراپی (آئی ایم آر ٹی ) ناسوفرینجیل کارسنوما کے علاج کے لیے بنیادی ریڈیو تھراپی ٹیکنالوجی کے طور پر سامنے آئی ہے جس سے اس مرض کے موثر علاج میں نمیاں بہتری آئی ہے۔

۲۹ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

سیہون شریف میں کشتی الٹنے سے 7 افراد جاں بحق...

اسلام آباد(شِنہوا)سیہون شریف میں کشتی الٹنے کے باعث خواتین اور بچوں سمیت 7 افراد جاں بحق اور 13 لاپتہ ہو گئے ہیں۔

مقامی ذرائع سے موصول ہونیوالی اطلاعات کے مطابق پیر کے روز صوبہ سندھ کے علاقے سیہون شریف میں 20 افراد کشتی کے ذریعے دریائے سندھ کو پار کر رہے تھے کہ ان کی کشتی اچانک سیلابی ریلے میں پھنس کر الٹ گئی۔

امدادی ٹیموں نے دریاء سے 7 لاشیں نکال لی ہیں اور لاپتہ افراد کو ڈھونڈنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

ملک بھر میں مون سون کی طوفانی بارشوں سے تباہی کے بعد پاکستان کے دریائی اور میدانی علاقوں کو شدید سیلاب کا سامنا ہے۔

نیشنل ڈیزاسٹرمنیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے مطابق ملک کے 72 اضلاع کو آفت زدہ قرار دیدیاگیا ہے، ان اضلاع کی 3 کروڑ 30 لاکھ سے زائد آبادی سیلاب سے متاثر ہوئی ہے۔

این ڈی ایم اے کےاعدادوشمار کے مطابق 14 جون سے اب تک ملک میں بارشوں اور سیلاب سے متعلق الگ الگ حادثات میں1 ہزار سے زائد افراد جاں بحق اور 15 ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔

۲۹ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین۔ بیجنگ ۔ سی آئی ایف ٹی آئی ایس۔ مقام

چین کے دارالحکومت بیجنگ کے چائنہ نیشنل کنونشن سینٹر میں چین بین الاقوامی میلہ برائے تجارتی خدمات 2022 میں ریلوے تھیم کے بوتھ کا ایک منظر۔ (شِنہوا)

۲۹ اگست، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں