• Columbus, United States
  • |
  • ٢٣ نومبر، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | سی-پیک

ڈونلڈ ٹرمپ کی محکمہ انصاف کو حوالگی سے متعلق...

مجرمانہ طرزعمل پرڈونلڈ ٹرمپ کو امریکی محکمہ انصاف کے حوالے کرنے سے متعلق امریکی ایوان نمائندگان کی 6 جنوری کمیٹی کی نویں اور ممکنہ طور پر آخری سماعت نامکمل رہی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق پینل کے کچھ ارکان سمیت کئی افراد نے ٹرمپ کوامریکی محکمہ انصاف کے حوالے کرنے کے اقدام پر زوردیا تھا تاہم اس کی بجائے سابق صدر ٹرمپ کو کمیٹی کے سامنے گواہی کیلئے پیش کرنے کیلئے متفقہ طور پر ووٹ دیا گیا، اقدام کا مقصد ایک علامتی عمل کو دوسرے کیلئے بدلنا تھا۔امریکی کیپیٹل پر 6 جنوری 2021 کے حملے سے متعلق جرائم کیلئے ٹرمپ پر فرد جرم عائد کرنے یا نہ کرنے سے متعلق فیصلہ کانگریس کی بجائے محکمہ انصاف پر منحصر ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

نیٹو فورسز کا روسی فوج کے ساتھ براہ راست ٹکر...

روس کے صدر ولادمیر پیوٹن نے خبردار کیا ہے کہ اگر نیٹو فورسز نے یوکرین میں براہ راست روسی فوج کے ساتھ لڑائی کی تو پھر عالمی سطح پر تباہی ہو گی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق قازقستان کے شہر آستانہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے روسی صدر کا کہنا تھا نیٹو فورسز کا کسی بھی سطح پر روسی فوج کے ساتھ براہ راست ٹکرا بہت ہی خطرناک اقدام اور عالمی سطح پر تباہی کی وجہ بن سکتا ہے، مجھے امید ہے کہ جو لوگ اس قسم کی باتیں کر رہے ہیں وہ اتنے سمجھدار ہیں کہ وہ ایسا کوئی قدم نہیں اٹھائیں گے۔اس سے قبل روس کے صدر ولادمیر پیوٹن نے یہ بھی کہا تھا کہ روس کی سلامتی کے لیے جوہری ہتھیار بھی استعمال کیے جا سکتے ہیں۔اس حوالے سے امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا تھا جب روس کے صدر جوہری ہتھیاروں کے استعمال کی بات کر رہے ہوتے ہیں تو وہ مذاق نہیں کر رہے ہوتے بلکہ اگر یوکرین میں روسی افواج کی پسپائی کا سلسلہ جاری رہا تو پیوٹن اس پر عمل بھی کر سکتے ہیں تاہم امریکا ماسکو کے جوہری ہتھیاروں کے استعمال کے طریقے کو جاننے کی کوشش کر رہا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ترکی میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 28 افراد ج...

ترکی میں کوئلے کی ایک کان میں دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 28 کان کن جاں بحق ہوگئے اور درجنوں دیگر زیر زمین اب تک ملبے تلے پھنس گئے ہیں جنہیں نکالنے کے لیے امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترک وزیر صحت فرحتین کوکا نے اپنی ٹوئٹ میں بتایا کہ 11 مزید افراد کو زندہ نکال لیا گیا ہے جن کا ہسپتال میں علاج کیا جا رہا ہے۔ترک وزیر داخلہ سلیمان صویلو نے بحر اسود سے جڑے صوبے بارتین کے اماصرہ ضلع میں جائے حادثہ پر فوری پہنچنے کے بعد صحافیوں کو بتایا کہ ہمیں افسوسناک صورتحال کا سامنا ہے، جس وقت دھماکا ہوا اس وقت مجموعی طور پر 110 مزدور کان کے اندر موجود تھے، ان میں سے کچھ اپنی مدد آپ باہر نکل آئے اور کچھ کو ریسکیو کر لیا گیا۔انہوں نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ اب بھی 50 افراد کان کے اندر 2 مختلف جگہوں پر پھنسے ہوئے ہیں جو سطح زمین سے 300 اور 350 میٹر نیچے ہیں۔ٹیلی ویژن پر نشر کی جانے والی تصاویر میں جائے وقوع پر پریشان ہجوم دیکھا گیا جن میں سے کچھ کی آنکھوں میں آنسو تھے اور وہ اپنے دوستوں اور عزیزوں کی تلاش میں تباہ شدہ سفید عمارت کے گرد جمع تھے۔ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ وہ اپنی تمام مصروفیات منسوخ کر کے جائے حادثہ پر جائیں گے۔انہوں نے اپنی ایک ٹوئٹ میں لکھا کہ ہمیں امید ہے کہ جانی نقصان میں مزید اضافہ نہیں ہوگا اور ہمارے کان کن بحفاظت زندہ مل جائیں گے، ہماری تمام کوششیں فی الحال کان کنوں کو بچانے پر مرکوز ہیں۔وزیراعظم شہباز شریف نے بھی جانی نقصان پر دکھ کا اظہار کیا اور سوگوار خاندانوں سے اظہار تعزیت کیا۔انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ امید ہے کہ جو لوگ اب تک پھنسے ہوئے ہیں انہیں جلد از جلد بچا لیا جائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۵ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

بھارت میں آوارہ کتے نے چند منٹ میں 25 افراد...

بھارتی ریاست اتر پردیش میں آوارہ کتے نے 20 منٹ میں 25 افراد کو کاٹ لیا، 25 میں سے صرف 8 افراد کو ریبیز کی ویکسین مل سکی۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اتر پردیش کے ضلع گوتم بدھ نگر میں ایک آوارہ کتے نے 20 منٹ کے اندر 25 لوگوں کو کاٹ لیا۔تمام افراد کو قریبی اسپتال میں داخل کروایا گیا جہاں صرف 8 افراد کو ریبیز کے انجیکشن لگائے گئے، باقی افراد کو اگلے دن آنے کا کہہ کر واپس بھیج دیا گیا جس پر لوگوں نے خاصا شور شرابہ بھی کیا۔مقامی تھانے کے انچارج گیان سنگھ کا کہنا ہے کہ جارچہ کے علاقے سبزی منڈی کے پاس ایک آوارہ کتا کافی عرصے سے دیکھا جارہا تھا، پہلے وہ آتے جاتے راہ گیروں پر بھونکتا تھا لیکن آہستہ آہستہ اس نے لوگوں کو کاٹنا شروع کر دیا۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ واقعے کے روز کتا مسلسل بھونک رہا تھا جس کے بعد لوگوں نے کتے کو مارنا شروع کردیا۔وہ لاٹھیاں لے کر اس کے پیچھے بھاگنے لگے، کتا جان بچانے کے لیے بھاگتا رہا اور راہ میں آنے والے لوگوں کو کاٹتا رہا بعد ازاں تمام افراد کو اسپتال پہنچایا گیا لیکن ریبیز کی ویکسین صرف 8 افراد کو لگائی جاسکی۔ ویکسین کی عدم دستیابی پر لوگوں نے غم و غصے کا اظہار بھی کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

برازیل کی عدالت نے ایپل پر 150 کروڑ روپے جرم...

برازیل کی عدالت نے ایپل پر 100 ملین (تقریبا 150 کروڑ روپے) کا جرمانہ عائد کردیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق برازیل میں ایک عدالت نے امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل پر آئی فون کے نئے ماڈلز کے ساتھ بیٹری چارجرز شامل نہ ہونے پر سو ملین برازیلی روپے کا جرمانہ عائد کر دیا ہے۔عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ ملک میں فروخت ہونے والے آئی فو ن کے نئے ماڈلز کے ساتھ بیٹری چارجرز کو بھی شامل کیا جائے۔ یہ مقدمہ صارفین اور ٹیکس دہندگان کی ایسوسی ایشن کی طرف سے دائر کیا گیا، جن کا موقف تھا کہ کمپنی چارجر کے بغیر اپنی نئی پروڈکٹ فروخت کر رہی ہے۔ایپل نے ابتدائی طور پر دعوی کیا تھا کہ پیکیجنگ سے چارجرز کو ہٹانے کا اس کا اقدام اسپیئر چارجرز کی وجہ سے ہونے والے الیکٹرونک فضلے اور کاربن کے اخراج کو کم کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔تاہم عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ یہ واضح ہو گیا ہے کہ گرین اقدام کے جواز کے تحت کمپنی نے صارفین پر چارجر خریدنے کا اضافی بوجھ ڈالا،جو پروڈکٹ کے ساتھ پہلے ساتھ فراہم کیا جاتا تھا۔ تاہم کمپنی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وہ اس حالیہ فیصلے کے خلاف اپیل دائر کرے گی۔یاد رہے کہ پچھلے مہینے ہی برازیل کی حکومت نے ٹیکنالوجی کمپنی ایپل پر چارجر شامل نہ کرنے پر تقریبا 18 کروڑ روپیکا جرمانہ کیا تھا، جب کہ یہ دعوی بھی کیا گیا تھا کہ کمپنی اپنے صارف کو ایک نامکمل پروڈکٹ فراہم کر رہی ہے۔برازیل کی وزارت انصاف نے اس وقت آئی فون 12 اور دیگر ویریئنٹس کی فروخت پر پابندی عائد کر دی تھی اور دعوی کیا تھا کہ کمپنی جان بوجھ کر چارجرز ڈبے میں پیک نہیں کر رہی ہے اور صارفین کے خلاف جان بوجھ کر امتیازی سلوک کر رہی ہے۔وزارت انصاف نے کہا تھا کہ اس بات کا کوئی ثبوت نہیں ہے کہ چارجر کو خارج کرنے سے ماحول کی حفاظت ہوتی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

سعودی ولی عہد کا یوکرین کیلئے 400 ملین ڈالر...

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے یوکرین کی مدد کے لیے بڑے پیکج کا اعلان کر دیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی عرب نے ہفتے کے روز کیف کے لیے 400 ملین ڈالر کی انسانی امداد کا اعلان کیا ہے، ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے اس بات پر زور دیا کہ کشیدگی کم کرنے میں مدد دینے والے ہر اقدام کی حمایت کریں گے اور ثالثی کے لیے بھی تیار ہیں۔سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی کے درمیان فون پر گفتگو ہوئی ہے، جس میں دو طرفہ امور اور حالیہ صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔یوکرین کے صدر نے ٹویٹ میں بتایا کہ ولی عہد محمد بن سلمان سے انھوں نے یوکرین کی علاقائی خود مختاری کی حمایت میں مملکت کے مقف پر شکریہ ادا کیا۔یوکرین کے صدر نے کہا کہ مزید جنگی قیدیوں کی رہائی کے لیے رابطے جاری رکھنے پر دونوں ممالک متفق ہیں۔ انھوں نے کہا کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے یوکرین کی مدد کے لیے 400 ملین ڈالر کے پیکج دینے کا اعلان کیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

بھارت کا جنگی جنون،پاکستان اورچین کو نشانہ ب...

بھارت نے جنگی جنون کامظاہرہ کرتے ہوئے جوہری آبدوز سے نئے بیلسٹک میزائل کا تجربہ کرلیا۔ہتھیاروں کی دوڑ کو بڑھاوا دے کر خطے کے امن کو خطرے میں ڈالنے والے بھارت نے ایک نئے جوہری میزائل کا تجربہ کرلیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت نے جوہری بیلسٹک میزائل کا تجربہ کرلیا۔ بھارتی حکام نے دعوی کیا ہے کہ نیا جوہری بیلسٹک میزائل سمندر کی تہہ میں موجود آبدوز سے فائر کیا جا سکے گا اور اس نئے میزائل سے پاکستان اور چین کو نشانہ بنایا جا سکے گا۔میزائل کا تجربہ خلیج بنگال میں کیا گیا۔ بھارت جوہری میزائلوں سے لیس آبدوز رکھنے والا دنیا کا چھٹا ملک ہے۔ امریکا، روس ، برطانیہ ،فرانس اورچین جوہری صلاحیت کی حامل آبدوزیں رکھتے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

تھر کے کوئلے کی کانوں کو جلد ہی ریلوے کی مرک...

تھر کے کوئلے کی کانوں کو جلد ہی ریلوے کی مرکزی لائن سے منسلک کر دیا جائے گا ، پورٹ قاسم، جامشورو اور دیگر پاور پلانٹس تک 105 کلومیٹر گرین ریل لنک سے سالانہ اربوں روپے کی بچت ہو گی،نیا ٹریک 25 ٹن ایکسل بوجھ برداشت کرے گا،کوئلے سے بجلی کی پیداوار 5,280 میگاواٹ تک پہنچ گئی ۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق تھر کے کوئلے کی کانوں کو جلد ہی ریلوے کی مین لائن ون سے منسلک کر دیا جائے گا جس سے کوئلے سے چلنے والے پاور پلانٹس تک کوئلے کی موثر ترسیل ممکن ہو سکے گی اور پاکستان ریلوے اور پاور پلانٹس دونوں کو معاشی فوائد حاصل ہوں گے۔ پاکستان ریلویز کے ایک اہلکار نے ویلتھ پاک کو بتایا کہ ریلوے سامان اور مسافروں کی نقل و حمل کے لیے سب سے زیادہ کفایتی ذریعہ ہے اور پاکستان کی صنعتی اور تجارتی ترقی کا ایک لازمی عنصر ہے۔ پاکستان کی جغرافیائی ترتیب اسے لمبی مسافت کی مال برداری کے لیے نقل و حمل کا ایک بہترین اور سستا ذریعہ بناتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا۔ عہدیدار نے کہا کہ ریل رابطہ کوئلے سے چلنے والے پاور پلانٹس اور سیمنٹ مینوفیکچرنگ یونٹس کو کوئلے کی موثر ترسیل کے قابل بنائے گا۔ اس کے علاوہ اس لنک سے ریلوے اور کوئلے سے چلنے والے پاور پلانٹس کو معاشی فوائد حاصل ہوں گے۔

ایک اندازے کے مطابق کوئلے کی کانوں کو پورٹ قاسم، جامشورو پاور پلانٹ اور دیگر پاور پلانٹس سے جوڑنے والا 105 کلومیٹر کا گرین لنک اربوں روپے کی بچت کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ مختلف سامان ریل نیٹ ورک کے ذریعے پہنچایا جاتا ہے لیکن کوئلہ اہم جنس ہے جسے کراچی سے ملک کے تمام حصوں بالخصوص پنجاب کے پنڈ دادن خان اور خیبر پختونخوا کے نوشہرہ تک پہنچایا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئے ٹریک کو زیادہ سے زیادہ 25 ٹن ایکسل بوجھ برداشت کرنے کے لیے ڈیزائن کیا جا رہا ہے۔ مین لائن ون پر گفتگو کرتے ہوئے اہلکار نے کہا کہ سی پیک کے ذریعے رابطے کا ہدف ایم ایل ون کو اپ گریڈ کیے بغیر حاصل نہیں کیا جا سکتا اس لیے اسکی تزئین و آرائش اور توسیع کو پاکستان ریلوے کی بہتری اور تبدیلی میں ایک اہم سنگ میل سمجھا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاجسٹکس کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے مکمل طور پر سڑک کے بنیادی ڈھانچے پر توجہ مرکوز کرنا درست نہیں ہوگا۔ ریل کے ذریعے لاجسٹکس ایک بہت زیادہ قابل عمل آپشن ہے اور حکومت کو اندرون ملک مال برداری کے بنیادی ذرائع کے طور پر نقل و حمل کے اس شعبے میں ترقی اور سرمایہ کاری کرنی چاہیے۔ پاکستان میں اس وقت 5,280 میگاواٹ بجلی کوئلے سے پیدا کی جارہی ہے۔ تھر کے کوئلے سے مجموعی طور پر 1320 میگاواٹ بجلی فراہم کی جاتی ہے۔ اس کے برعکس درآمدی کوئلے سے 3,960 میگاواٹ بجلی پیدا ہوتی ہے جو کہ کوئلے سے پیدا ہونے والی کل بجلی کا تقریبا 75 فیصد ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

پاکستان نان ٹیرف رکاوٹوں کو ہٹا کر ازبکستان...

پاکستان نان ٹیرف رکاوٹوں کو ہٹا کر ازبکستان اور تاجکستان کے ساتھ تجارت کو مزید بڑھا سکتا ہے، تجارتی معاہدے برآمدات کے لیے نئی منڈیاں کھولیں گے، افغانستان میں سیکیورٹی صورتحال وسطی ایشیائی ممالک کے ساتھ تجارت میں رکاوٹ،تاجروں کی سہولت کیلئے ون ونڈو آپریشن شروع کرنیکی ضرورت۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے دو ماہ میں پاکستان سے تاجکستان اور ازبکستان کو مختلف اشیا کی برآمدات بالترتیب 4لاکھ ڈالر اور 14 ملین ڈالر ریکارڈ کی گئیںتاہم پاکستان نان ٹیرف رکاوٹوں کو ہٹا کر ان دو وسطی ایشیائی ممالک کے ساتھ تجارت کو مزید بڑھا سکتا ہے۔ تاجکستان اور ازبکستان کے ساتھ تجارت کی مکمل صلاحیت کو تلاش کرکے پاکستان اپنی معیشت کو مضبوط بنا سکتا ہے۔ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کے ایک ریسرچ ایسوسی ایٹ سلیمان اکرم نے ویلتھ پاک کو بتایا کہ تاجکستان اور ازبکستان کے ساتھ پاکستان کی تجارت اپنی حقیقی صلاحیت سے بہت کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان ممالک کے ساتھ پاکستان کے مزید تجارتی معاہدے اس کی برآمدات کے لیے نئی منڈیاں کھولیں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاجکستان کے ساتھ 85 ملین ڈالر اور ازبکستان کے ساتھ 373 ملین ڈالر کی برآمدات کا تخمینہ ہے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق سال 2022 میں تاجکستان اور ازبکستان کے ساتھ تجارت بالترتیب 3.31 ملین ڈالر اور 52.43 ملین ڈالر تھی۔سلیمان اکرم نے کہا کہ پاکستان تاجکستان اور ازبکستان کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنا کر وسطی ایشیائی ممالک کے ساتھ اپنی تجارت کو زیادہ سے زیادہ بڑھا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی برآمد کنندگان کو وسطی ایشیائی ممالک کے ساتھ تجارت میں مختلف مسائل کا سامنا ہے جن میں کرنسی ایکسچینج، بینکنگ خدشات، زبان کی رکاوٹیں اور دستاویزات کے مسائل شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں سیکیورٹی کی صورتحال وسطی ایشیائی ممالک کے ساتھ تجارت میں بھی رکاوٹ ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے 10 ملین ڈالر سے زیادہ کی برآمدی صلاحیت کے باوجود ان ممالک کو 1 ملین ڈالر سے بھی کم مالیت کے کیلے اورچاول برآمد کیے ہیں۔سلیمان اکرم نے کہا کہ پاکستانی پھلوں اور سبزیوں کی ازبکستان میں بہت زیادہ مانگ ہے اور پاکستان مسابقتی قیمتوں پر ازبکستان کو پھل اور سبزیاں فراہم کر سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اپنے درآمدی بل کو کم کرنے اور مناسب قیمت پر اعلی معیار کا کاٹن یارن حاصل کرنے کے لیے ازبکستان کے ساتھ رعایتوں پر بات چیت کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان دواسازی کی مصنوعات تاجکستان اور ازبکستان کو برآمد کر سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ذیابیطس، ہائی بلڈ پریشر اور الرجی کے لیے ادویات کے ساتھ ساتھ جڑی بوٹیاں، بام اور حفاظتی ادویات ازبکستان اور تاجکستان کو 45 ملین ڈالر سے زیادہ کی برآمد کر سکتا ہے۔سلیمان اکرم نے کہا کہ چاول ایک منافع بخش جنس ہے لیکن پاکستان اس وقت اپنی 10 ملین ڈالر سے زیادہ کی صلاحیت کا 2 فیصد سے بھی کم برآمد کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تاجکستان کو چھاچھ کی برآمد میں بھی کئی گنا اضافہ کیا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ سروسز کی برآمدات کیلئے ازبکستان اور تاجکستان دونوں میں بہت زیادہ امکانات ہیں۔ ازبکستان میں 3.5 ارب ڈالر اور تاجکستان میں 0.5 ارب ڈالر کی مارکیٹ ہے۔انہوں نے تجویز دی کہ برآمد کنندگان کو دستاویزات کے ساتھ مدد کرنے اور بیوروکریٹک عمل کو تیز کرنے کے علاوہ وسطی ایشیائی ممالک کو برآمدات بڑھانے کے لیے کرنسی کے تبادلے اور لین دین کے مسائل کو حل کرنے کے لیے پاکستان میں سنگل ونڈو آپریشن شروع کیا جانا چاہیے۔ اس کے علاوہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی نگرانی میں بینکنگ چینلز کا قیام بھی ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی برآمد کنندگان اپنی مصنوعات کو فروغ دینے کے لیے تاجکستان اور ازبکستان میں مارکیٹنگ کرنی چاہیے۔ کی سرگرمیوں خصوصا نمائشوں میں حصہ لیں۔انہوں نے ویلتھ پی کے کو بتایا کہ قرضوں، سبسڈیز اور ٹیکس میں چھوٹ برآمد کنندگان، خاص طور پر چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں، پاکستانی مصنوعات کے لیے نئی منڈیاں تلاش کرنے اور ملک کے لیے زرمبادلہ کمانے میں مدد کر سکتی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۵ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

سیلاب سے بچائو کیلئے فصلوں کا بیمہ ناگزیر،سی...

سیلاب سے بچائو کیلئے فصلوں کا بیمہ ناگزیر،سیلاب زدگان میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت 63 ارب روپے تقسیم ،سیلاب نے مزید ایک کروڑ افراد کو غربت میں دھکیل دیا،امیر اور غریب کے درمیان خلیج مزید وسیع، صوبوں کے درمیان عدم مساوات بھی بڑھے گی،زیادہ تر لوگ شہری علاقوں کی طرف ہجرت کر گئے،مستقبل کے خطرات سے نمٹنے کے لیے ترقیاتی منصوبہ بندی کی ضرورت۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق فصلوں کابیمہ سیلاب جیسے قدرتی خطرات سے ہونے والے لاکھوں لوگوں کی تکالیف کو کم کرنے میں مدد کر سکتاہے کیونکہ زراعت تباہی کا سب سے زیادہ شکار ہوتی ہے۔ حالیہ سیلاب نے کم آمدنی والے گھرانوں کو شدید متاثر کیا ہے جس سے پاکستان میں مزید لاکھوں افراد غربت کی طرف جا رہے ہیں۔ سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ پالیسی انسٹی ٹیوٹ میں پائیدار پروگرام کے سربراہ ڈاکٹر شفقت منیر نے ویلتھ پاک سے گفتگو میں کہا کہ موسمیاتی تبدیلی اور عدم مساوات کا گہرا تعلق ہے۔ سیلاب نے لوگوں کا معیار زندگی متاثر کیا اور لاکھوں افراد کو غربت میں دھکیل دیا جس سے امیر اور غریب کے درمیان فاصلہ مزید وسیع ہو گیااور یہ تعداد لگ بھگ ایک کروڑ ہے ۔ شفقت منیر نے کہا کہ صوبوں کے درمیان عدم مساوات بھی بڑھے گی کیونکہ سیلاب سے سندھ اور بلوچستان سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔ سیلاب سے متاثر ہونے والے زیادہ تر لوگ شہری علاقوں کی طرف ہجرت کر گئے جس سے ان پر دبا وپڑا ہے اور دستیاب وسائل کم ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ غیر رسمی شعبے میں کام کرنے والے لوگ سیلاب کی وجہ سے سب سے زیادہ متاثر ہوئے۔ ان میں سے بہت سے لوگ اپنی ملازمتیں کھو چکے ہیں جس سے اضلاع کے درمیان اور اس کے اندر عدم مساوات میں بھی اضافہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ غیر رسمی شعبے میں کام کرنے والے لوگ ان علاقوں میں رہتے تھے جہاں سیلاب کا خطرہ تھا اور وہ اپنی زندگی گزارنے کے لیے کھیتی باڑی پر انحصار کرتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کی فلاح و بہبود پر طویل مدتی اثرات متاثرہ علاقوں میں ترقی کے مواقع کو محدود کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آنے والی دہائیوں میں عالمی اقتصادی لاگت اور سیلاب کے انسانی اثرات بڑھنے کا امکان ہے اور ان بڑھتے ہوئے خطرات سے نمٹنے کے لیے ترقیاتی منصوبہ بندی کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا کہ موافقت کی صلاحیتوں کو مضبوط کرنے کے لئے سنجیدہ عملی اور متحرک اقدامات کی ضرورت ہے تاکہ آب و ہوا سے متعلق آفات کے خطرے سے دوچار کمیونٹیز میں لچک پیدا کی جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں مقامی موافقت کا منصوبہ اہم تھا کیونکہ اس نے ماحولیاتی تبدیلیوں کے اثرات اور موسمی حالات میں مستقبل کی غیر یقینی صورتحال کو بہتر طور پر سمجھنے میں کمیونٹیز کی مدد کی ہے۔ ایل اے پی اے منصوبے نے کمیونٹیز کو بدلتے ہوئے اور غیر یقینی موسمی حالات کو سمجھنے اور موافقت کی ترجیحات کو تیار کرنے میں موثرطریقے سے حصہ لینے کے قابل بنایا۔ انہوں نے کہا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت 63 ارب روپے تقسیم کیے گئے ہیں۔ انہوں نے حکومتی محکموں اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کے درمیان ہم آہنگی کو بہتر بنانے، چھوٹے ڈیموں کی تعمیر پر غور کرنے، موسمیاتی تبدیلی سے متعلق نقصانات سے بچانے میں مدد کے لیے ایک موثر قبل از وقت وارننگ اور انخلا کا نظام قائم کرنے کی سفارش کی۔ انہوں نے کہا کہ ایل اے پی اے منصوبہ انتہائی کمزور علاقوں کی نشاندہی کرکے مقامی اور قومی منصوبہ بندی میں مدد دے سکتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۵ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں 4 فیص...

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں 4 فیصد تک کمی ریکارڈ کی گئی۔امریکی خام تیل کی قیمت 4 فیصد کم ہو کر86 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آگئی، برطانوی کروڈ آئل بھی 3 فیصد سستا ہونے کے بعد 92 ڈالر فی بیرل کا ہو گیا۔عالمی مارکیٹ میں قدرتی گیس کی قیمتوں میں بھی ساڑھے 4 فیصد تک کمی دیکھی گئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

کراچی ایکسپو سنٹر میں چار روزہ بین الاقوامی...

چار روزہ بین الاقوامی دفاعی نمائش 15سے18نومبرتک کراچی ایکسپو سنٹر میں منعقد ہو گی۔ انٹرنیشنل ڈیفنس ایگزیبیشن اینڈ سیمینار (آئیڈیاز) جنوبی ایشیا کا ایک اہم ایونٹ ہے جو ڈیفنس ایکسپورٹ پروموشن آرگنائزیشن کے تحت منعقد کیا جاتا ہے۔کورونا کی عالمی وبا کے باعث2020میں نمائش کا انعقاد نہیں ہو سکا تھا اور اس سال یہ نمائش 4سال کے تعطل کے بعد منعقد کی جا رہی ہے۔ ۔آئیڈیازکا آغازسال2000میں ہوا۔جس کے بعد سے دفاعی مصنوعات بنانے والے اداروں، انٹر پرنیورز، ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ ماہرین، مالیاتی ماہرین اور سر فہرست پالیسی میکرز کیلئے تعاون کے فروغ، معلومات کے تبادلے اور دفاعی شعبہ میں اشتراک عمل کو فروغ دینے کا اہم ایونٹ بن کر ابھرا ہے۔ ۔ آئیڈیازکے 11ویں ایڈیشن کا انعقاد ٹیکنالوجی کے تبادلے اور فروغ کیلئے ہمارے عزم کی ترجمانی کرتا ہے۔ یہ ایونٹ عالمی امن، استحکام اور توازن کے مشترکہ مقاصد کو حاصل کرنے میں معاون ہونے کے ساتھ عالمی برادری کے ساتھ پاکستان کے اسٹریٹجک تعلقات کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ IDEASکے اب تک ہونے والے تمام ایڈیشنز حکومتی محکموں، مسلح افواج، سرکاری اور نجی دفاعی صنعت، تجارتی انجمنوں بالخصوص کراچی کے شہریوں کی بھرپور سپورٹ کی وجہ سے بھرپور کامیابی سے منعقد ہوئے۔ IDEAS 2018 میں 45ممالک کے524 نمائشی وفود نے شرکت کی تھی۔

اس کے ساتھ ساتھ262سے زائد اعلی سطح کے وفود نے نمائش کا دورہ بھی کیا تھا۔۔ چین، Czech Republic، فرانس، جرمنی، اٹلی، اردن، پولینڈ، روس، جنوبی کوریا، ترکیہ، متحدہ عرب امارات، یوکرین، امریکہ اور میزبان پاکستان جیسے ممالک نے ایکسپو سنٹر میں اپنے خصوصی ملکی پویلین قائم کئے ہیں۔ پاکستان آرمی پویلین، آرمڈ فورسز انسٹی ٹیوٹ آف ری ہیبیلیٹشن میڈیسن، نیشنل لاجسٹکس سیل، اینٹی نارکوٹکس فورسز، فرنٹئیر ورکس آرگنائزیشن، کانٹر آئی ای ڈی آرگنائزیشن اور ملٹری ٹریننگ ڈائریکٹوریٹ کے سٹالز پر مشتمل ہے۔ دفاعی شعبے میں پاکستان کی برآمدات کو بڑھانے کے لئےIDEASکے دوران نمائش کے لئے مقامی طور پر تیار کی گئی بڑی دفاعی مصنوعات جن میں الخالد ٹینک، JF-17، Jet Trainer Air Craft K-8اورUAV'sکو نمائش کیلئے پیش کیا گیا۔ IDEASبین الاقوامی مندوبین اور نمائندوں کے لئے پاکستان کی دفاعی تیاری اور تربیتی صلاحیتوں کے بارے میں تفصیلی جائزہ لینے کا ایک منفرد موقع ہے۔پاکستان میں منافع بخش سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں اور پاکستان کی دفاعی صنعت ترقی کے مراحل تیزی سے طے کر رہی ہے۔ بین الاقوامی دفاعی نمائش IDEASکا انعقاد دِفاعی صنعت میں نمایاں کامیابیوں کا ثبوت جبکہ غیر ملکی وفود کی اس میں شرکت پاکستان کے لئے باعث ِ فخر ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ترکی ۔ بارتین ۔ کوئلے کی کان ۔ دھماکہ

ترکی کے صوبہ بارتین میں کوئلے کی کان میں دھماکے کے بعد امدادی اہلکار جائے وقوعہ پر کام کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

۱۵ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ترکی ۔ بارتین ۔ کوئلے کی کان ۔ دھماکہ

ترکی کے صوبہ بارتین میں کوئلے کی کان میں دھماکے کے بعد امدادی اہلکار جائے وقوعہ پر کام کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

۱۵ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ترکی ۔ بارتین ۔ کوئلے کی کان ۔ دھماکہ

ترکی کے صوبہ بارتین میں کوئلےکی کان میں دھماکے کے بعد لوگ ریسکیو سائٹ پر کھڑے انتظار کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

۱۵ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین ۔ بیجنگ ۔ سی پی سی نیشنل کانگریس ۔ پریس...

چین کے دارالحکومت بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی 20 نیشنل کانگریس کے ترجمان سن یی لی پریس کانفرنس کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

۱۵ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین ۔ بیجنگ ۔ سی پی سی نیشنل کانگریس ۔ مندوب...

چین کے دارالحکومت بیجنگ میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی 20 نیشنل کانگریس کیلئے صوبہ یوننان کی مندوب ژانگ گوئی می آمد کے موقع پر ہوٹل کے استقبالیہ پر اپنا اندراج کرا رہی ہیں۔(شِنہوا)

۱۵ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

کراچی: 6 سالہ بچی کے ریپ کے الزام میں 15 سال...

کراچی کے علاقے ڈیفنس ہائوسنگ اتھارٹی (ڈی ایچ اے) میں واقع ایک بنگلے میں گھریلو ملازم کے طور پر کام کرنے والے نوعمر لڑکے کو مبینہ طور پر اپنے مالک کی 6 سالہ بیٹی کو ریپ کا نشانہ بنانے کے الزام میں پولیس نے گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ساتھ سید اسد رضا نے بتایا کہ واقعہ کے وقت بچی کی والدہ گھر پر نہیں تھیں، بچی کو جناح پوسٹ گریجوئیٹ میڈیکل سینٹر لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کے ساتھ زیادتی کی تصدیق کی۔انہوں نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش کے دوران 15 سالہ ملزم نے پولیس کو بتایا کہ واقعے کے روز گھر کا مالک باہر گیا ہوا تھا اور خاندان کے دیگر افراد اپنے کام میں مصروف تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چینی صدر کا کشتی حادثے پر نائیجیرین صدر سے ا...

بیجنگ(شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ نے نائیجیریا میں کشتی الٹنے کے واقعہ پر اپنے نائیجیرین ہم منصب محمد بوہاری کو تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔

اپنے پیغام میں شی جن پھنگ نے کہا کہ نائیجریا کی جنوبی ریاست انامبرا میں کشتی الٹنے کے باعث ہونیوالے بھاری جانی نقصان کے بارے میں سن کر انہیں بہت صدمہ پہنچا۔

شی جن پھنگ نے چینی حکومت اور عوام کی جانب سے متاثرین کیلئے گہری تعزیت اور ان کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

۱۵ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

عدالت کی بجلی نہ جانے کی یقین دہانی پر سی ای...

سندھ ہائیکورٹ نے کے الیکٹرک کے سی ای او کے وارنٹ گرفتاری واپس لے لیے۔سندھ ہائیکورٹ نے گزشتہ روز بجلی بریک ڈائون کے نتیجے میں عدالت کی بجلی بند ہونے پر کے الیکٹرک کے سی ای او کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔کے الیکٹرک کے حکام سندھ ہائیکورٹ میں پیش ہوئے جنہوں نے عدالت کو مستقبل میں بجلی بند نہ ہونے سے متعلق یقین دہانی کرائی اور کے الیکٹرک انتظامیہ نے بجلی کی فراہمی معطل ہونے پر سندھ ہائیکورٹ سے معذرت بھی کی۔عدالت نے انتظامیہ کی معذرت اور یقین دہانی پر کے الیکٹرک کے سی ای او کے وارنٹ واپس لے لیے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین بھر میں موسم خزاں کے دلکش مناظر

بیجنگ(شِنہوا)چین بھر میں آبی ذخائر کے کنارے موسم خزاں کے مختلف مناظر۔

 

چین کے شمال مغربی صوبہ گانسو کی کاؤنٹی ڈانگ چھانگ میں گوان اے گو نیشنل فاریسٹ پارک میں موسم خزاں کا ایک منظر۔(شِنہوا)

چین کے مشرقی صوبہ شان ڈونگ کے جینان میں سیاحتی مقام ہواشان کا ایک فضائی منظر۔(شِنہوا)

چین کے وسطی صوبہ ہوبے کے یی چھانگ میں تھری گورجز منصوبے کا ایک فضائی منظر۔(شِنہوا)

چین کے مشرقی صوبہ جیانگسو کے سوچھیان میں لووما جھیل پر غروب آفتاب کا ایک منظر۔(شِنہوا)

۱۵ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

آسٹریلیا میں سرسوں کے سنہری پھول کھلنے کے من...

کینبرا(شِنہوا)آسٹریلیا میں بہار آتے ہی سرسوں کے پھولوں نے دیہی علاقوں کی زمین کو سجا دیا ہے۔ وسیع رقبے پر کھلے سرسوں کے پھولوں سرسبز گھاس کے میدان میں پھولوں کے قالین جیسے لگ رہے ہیں جہاں کچھ فاصلے پر گائیں اور بھڑیں اس میں سے گزرتی دکھائی دے رہی ہیں۔ یہ منظر واضح طور پر ایک رنگین پینٹنگ کے جیسا دکھائی دے رہا ہے۔

 

آسٹریلیا ، کینبرا کےمضافاتی علاقہ میں سرسوں کے پھولوں کے کھلنے کا ایک منظر۔(شِنہوا)

آسٹریلیا ، کینبرا کے مضافاتی علاقہ میں سرسوں کے پھولوں کے کھلنے کا ایک منظر۔(شِنہوا)

آسٹریلیا ، کینبرا کے مضافاتی علاقہ میں سرسوں کے پھولوں کے کھلنے کا ایک منظر۔(شِنہوا)

آسٹریلیا ، کینبرا کے مضافاتی علاقہ میں سرسوں کے پھولوں کے کھلنے کا ایک منظر۔(شِنہوا)

آسٹریلیا ، کینبرا کے مضافاتی علاقہ میں سرسوں کے پھولوں کے کھلنے کا ایک منظر۔(شِنہوا)

آسٹریلیا ، کینبرا کے مضافاتی علاقہ میں سرسوں کے پھولوں کے کھلنے کا ایک منظر۔(شِنہوا)

آسٹریلیا ، کینبرا کے مضافاتی علاقہ میں سرسوں کے پھولوں کے کھلنے کا ایک منظر۔(شِنہوا)

۱۵ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

مشیر وزیراعلی پنجاب کو چھت پر جانے سے کیوں ن...

نشتر اسپتال کی انتظامیہ نے مشیر وزیراعلی پنجاب طارق گجر کو چھت پر لے جانے والے سکیورٹی گارڈز کو ہی تبدیل کر دیا۔ہفتہ کو ایک نجی ٹی وی نے اسپتال ذرائع کیحوالے سیبتایا کہ انتظامیہ نے 8 سکیورٹی گارڈز تبدیل کو دیا ہے، گارڈز مشیر وزیر اعلی پنجاب کے دورے کے موقع پر چھت کو جانے والے دروازوں پر تعینات تھے۔ذرائع نے نشتر اسپتال انتظامیہ کے اجلاس کی اندرونی کہانی بناتے ہوئے کہا کہ اجلاس میں کہا گیا مشیر وزیراعلی پنجاب طارق گجر کو چھت پر لے جانے کی ضرورت کیا تھی، مشیر وزیراعلی کو چھت پر جانے سے روکنے کا کام سکیورٹی گارڈز کا تھا۔یاد رہے کہ دو روز قبل نشتر اسپتال کے سرد خانے کی چھت اور صحن کی ویڈیو ساممنے آئی تھی جس میں درجنوں لاوارث لاشیں گل سڑ رہی تھیں۔ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی نے واقعے کا نوٹس لیا تھا جبکہ وزیراعلی پنجاب کے مشیر طاہر گجر نے نشتر اسپتال کا دورہ بھی کیا تھا۔ طارق گجر کا کہنا تھاکہ بدھ کو دن 2 بجے نشتر اسپتال کا دورہ کیا تو مجھے ایک شخص نے کہا اگر نیک کام کرنا ہے تو سرد خانے چلیں، میں نے سرد خانہ کھولنے کا کہا تو نہیں کھول رہے تھے جس پر میں نے کہا اگر نہیں کھولا گیا تو ابھی ایف آئی آر کٹواتا ہوں۔ان کا کہنا تھاکہ سرد خانہ کھلوایا تو وہاں بہت ساری لاشیں تھیں، اندازیکے مطابق 200 لاشیں سرد خانے میں تھیں، لاشوں پرایک کپڑا تک نہیں تھا، اپنی 50 سالہ عمر میں پہلی بار ایسا دیکھا۔مشیر وزیراعلی کا کہنا تھاکہ اسپتال کی چھت پر لاشوں کو گدھ اور کیڑے کھا رہے تھے جبکہ چھت پر 3 تازہ لاشیں تھیں اور پرانی 35 لاشیں تھیں جنہیں گنتی کیا اور ویڈیو بنوائی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

سائنس وٹیکنالوجی میں تحفظ پسندی اور اجارہ دا...

بیجنگ(شِنہوا) چین نے کہا ہے کہ وہ سائنس وٹیکنالوجی کےشعبے میں یکطرفہ ازم،تحفظ پسندی اور اجارہ داری کی مخالفت اور عالمی معیشت کی مستحکم بحالی کو فروغ دینے کے لیے بین الاقوامی برادری کےساتھ مل کر کام کرے گا۔

امریکی حکومت نے کچھ عرصہ قبل چین کی چپ انڈسٹری پر نئی برآمدی پابندیاں عائد کی تھیں۔ رپورٹس کے مطابق،امریکہ اس وقت اپنی اس  نئی پالیسی کے غیر متوقع نتائج سے نمٹنے کی کوشش کر رہا ہے جو نادانستہ طور پر اس کی اپنی سیمی کنڈکٹر سپلائی چین کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔ ان رپورٹس کے حوالےسے چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے روزانہ کی نیوز بریفنگ میں کہا کہ  چین قومی سلامتی کے تصور کو توسیع دینے اور چینی کاروباری اداروں کی راہ میں بے دریغ رکاوٹ ڈالنے کے لیے برآمدی کنٹرول کے اقدامات کے غلط استعمال کی سختی سے مخالفت کرتا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ عالمی صنعتی اور سپلائی چینز مارکیٹ قانون اور کاروبار کے انتخاب کے نتیجے میں تشکیل پاتے ہیں۔ سیاسی مقاصد کے لیے من مانی  پابندیاں لگانے سے سپلائی اور صنعتی  چینزغیر مستحکم ہوتی ہیں، دوسروں کو نقصان پہنچنے کے ساتھ الٹا  آپ کو بھی نقصان ہوتا  ہے۔ ایسے اقدامات پہلے سے کمزور عالمی معیشت کو مزید کمزورکردیں گے۔

۱۵ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ملک میں کرونا وائرس کے کیسز میں مسلسل کمی کا...

ملک میں کرونا وائرس کے کیسز میں مسلسل کمی کا رجحان برقرار ہے، نہ صرف کیسز کی شرح ایک فی صد سے بھی کم ہو گئی ہے بلکہ گزشتہ 10 دنوں میں کرونا وائرس انفیکشن سے کوئی موت بھی واقع نہیں ہوئی۔نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ پاکستان کے مطابق گزشتہ 3 دنوں میں ملک بھر میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی تعداد 155 رہی، جب کہ دس دنوں میں کوئی موت واقع نہیں ہوئی۔ملک میں کرونا انفیکشن کے تشویش ناک مریضوں کی تعداد میں بھی کمی آ گئی ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کی رپورٹ کے مطابق ملک میں اس وقت تشویش ناک مریضوں کی تعداد 27 ہے۔این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ تین دنوں میں ملک میں 34 ہزار 500 کرونا ٹیسٹ کیے گئے۔این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک میں 36 کرونا کیسز رپورٹ ہوئے، جب کہ ملک بھر میں 10 ہزار 786 کرونا ٹیسٹ کیے گئے، جن میں کیسز کی قومی شرح 0.33 فی صد رہی۔14 اکتوبر کو ملک بھر میں 62 کیسز سامنے آئے، مثبت کیسز کی شرح 0.53 رہی، 13 اکتوبر کو 57 کیسز سامنے آئے، جن میں مثبت کیسز کی شرح 0.48 فیصد تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

جوبائیڈن کی شمالی کیرولینا کے رالے میں فائرن...

واشنگٹن(شِنہوا)امریکہ کے صدر جوبائیڈن نے شمالی کیرولینا کے رالے میں پیش آنیوالے فائرنگ واقعے کی مذمت کی ہے۔

جوبائیڈن نے ایک بیان میں کہا کہ بہت ہو گیا ۔ ہم بہت سارے خاندانوں کے غم میں شریک ہوئے ہیں جنہیں اس بڑے پیمانے پر فائرنگ واقعے کا بوجھ اٹھانا پڑا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بہت سے میاں بیوی ، والدین اور بچے اپنے خاندانوں سے ہمیشہ کیلئے محروم ہو گئے ہیں۔ امریکہ میں بہت زیادہ فائرنگ واقعات پیش آتے ہیں جن میں سے ایسے واقعات بھی شامل ہیں جو قومی خبروں میں جگہ نہیں بنا پاتے۔

رالے پولیس نے جمعرات کی شام ایک رہائشی محلے میں پیش آنیوالے فائرنگ واقعے کے 5 متاثرین کی شناخت کرلی ہے جن میں سے 1 آف ڈیوٹی پولیس اہلکار بھی شامل ہے۔ ایک پولیس اہلکار سمیت 2افراد زخمی ہیں۔

مشتبہ شخص جس کے بارےمیں بتایا گیا ہے کہ وہ ایک 15 سالہ سفید فام لڑکا ہے اسے جمعرات کی شب حراست میں لیا گیا تھا اور کہا جاتا ہے کہ اس کی حالت تشویشناک ہے۔

حملہ آور کی عمر کی وجہ سے اس کی شناخت کے بارے میں مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں۔

رالے کی میئر میری۔ این بالڈون نے جمعہ کی سہ پہر ٹویٹ کیا کہ ہماری کمیونٹی میں کئی خاندان ایسے ہیں جو آج صبح جاگنے پر اپنے پیاروں کو کھو چکے تھے۔

بالڈون نے لکھا کہ آج ہم ان کے غم میں شریک ہیں۔ کسی خاندان کو کبھی بھی ایسا صدمہ نہیں ملنا چاہیے۔

شمالی کیرولینا کےگورنر رائے کوپر نے حکم دیا ہے کہ تشدد کے ایک ہولناک اور اشتعال انگیزعمل میں ہلاک ہونے والوں کے سوگ میں پرچم نصف بلندی پر لہرائے جائیں۔

۱۵ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ناساکے اسپیس ایکس کریو-4 مشن کے خلا باززمین...

لاس اینجلس(شِنہوا) ڈریگن خلائی جہاز پر سوار ناسا کے اسپیس ایکس کریو-4 مشن کے خلا بازامریکہ کی جنوب مشرقی ریاست فلوریڈا کے ساحل پربحفاظت واپس اتر گئے۔

ناسا کے مطابق ناسا کے خلاباز کجیل لِنڈگرین، باب ہائنز، جیسکا واٹکنز اور یورپی خلائی ایجنسی کی خلاباز سمانتھاکرسٹوفوریٹی پر مشتمل چار رکنی بین الاقوامی عملہ ایسٹرن ڈے ٹائم کے مطابق جمعہ کی شام 4بج کر55 منٹ پر پیراشوٹ کی مدد سے زمین پر واپس آئے۔

خلائی جہاز بین الاقوامی خلائی سٹیشن سے ایسٹرن ٹائم کے مطابق جمعہ کی  دوپہر12بج کر 5 منٹ پرعلیحدہ  ہوا۔

یہ مشن 27 اپریل کو فلوریڈا میں ناسا کے کینیڈی اسپیس سینٹر سے خلائی اسٹیشن کی جانب روانہ کیا گیا تھا۔

۱۵ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

نواز شریف کا زرداری کو فون،عمران خان کے لانگ...

مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کو ٹیلی فون کرکے عمران خان کے لانگ مارچ پر گفتگو کی اور ان کی جلد صحتیابی کے لیے نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم اور سابق صدر کے مابین بات چیت میں ملک کی موجودہ سیاسی و معاشی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ ضمنی الیکشن پر مشاورت اور عمران خان کے لانگ مارچ کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف زرداری نے مریم نواز، شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی مقدمات سے بریت پر نواز شریف کو مبارک باد بھی دی۔ذرائع کے مطابق نواز شریف نے آصف زرداری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کے اسپتال سے گھر منتقل ہونے پر نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے جلد صحت یابی کی دعا کی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین میں گزشتہ ماہ پک اپ ٹرکوں کی فروخت میں ا...

بیجنگ(شِنہوا)چین میں ستمبر کے دوران پک اپ ٹرک مارکیٹ میں مضبوط نشوونما جاری رہی اور ان کی فروخت میں گزشتہ ماہ کی نسبت 9.4 فیصد اضافہ ہوا۔

چائنہ پسنجر کارایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ صنعتی اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ ماہ چین میں مجموعی طور پر 44 ہزار پک اپ ٹرک فروخت ہوئے۔

2022ء کے ابتدائی 9ماہ کے دوران ملک میں ان ٹرکوں کے تقریباً 3 لاکھ 85 ہزار یونٹس فروخت ہو چکے ہیں جو گزشتہ سال کی اس مدت کے مقابلے میں 2.4 فیصد کم ہیں۔

ایسوسی ایشن کے مطابق برآمدات میں مضبوط نشوونما پر انحصار کرتے ہوئے پک اپ ٹرکوں کی پیداواراور فروخت نے دیگر ٹرک مارکیٹوں کی نسبتاً بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔

۱۵ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین نے ایک نیا ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ خلا میں...

شی چھانگ(شِنہوا) چین نے ایک نیا ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ خلا میں کامیابی سے بھیج دیا ہے۔

یاوگان-36  سیٹلائٹ کوہفتے کی صبح 3بجکر12منٹ (بیجنگ وقت) پر جنوب مغربی صوبے سیچھوان کے شی چھانگ سیٹلائٹ لانچ سنٹر سے لانگ مارچ-2ڈی کیریئر راکٹ سے لانچ کیا گیا جو مقررہ مدار میں کامیابی کے ساتھ داخل ہوا۔

لانگ مارچ سیریز کے کیریئر راکٹس کا یہ 444 واں فلائٹ مشن تھا۔

۱۵ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

کمبوڈیا میں کشتی ڈوبنے سے مرنیوالوں کی تعداد...

پنوم پن(شِنہوا)کمبوڈیا کے جنوبی صوبہ کنڈال میں گنجائش سے زیادہ بھری ہوئی کشتی ڈوبنےکے باعث مرنیوالے افراد کی تعداد 11 ہو گئی ہے اور امدادی کارروائیاں مکمل ہو گئی ہیں۔

ریسکیوآپریشن کی قیادت کرنے والی قومی ڈیزاسٹر مینجمنٹ کمیٹی کے نائب صدر اول کن کم نے ہفتہ کے روز بتایا کہ  مقامی وقت کے مطابق صبح 6 بجکر 15 منٹ پر آخری لاش ملنے کے بعد امدادی کوششیں ختم کر دی گئی ہیں۔

حادثہ صوبہ کنڈال کے ضلع لیوک ڈائیک میں دریائے میکونگ میں پیش آیا، موٹر سے چلنے والی کشتی جس میں عملہ کے 2 ممبران اور 13طلباء سمیت 15 افراد سوار تھے ساحل سے تقریباً50 میٹر کی دوری پر پانی میں ڈوب گئی۔

صوبہ کنڈال کے پولیس چیف چھوئون سوچیٹ نے بتایا کہ مرنیوالے 11 طالبعلموں میں سے 8 لڑکے اور 3 لڑکیاں ہیں جن کی عمریں 12 سے 14 سال کے درمیان تھیں جبکہ 2 طالبعلموں اورعملہ کے 2 ممبران سمیت 4 افراد کو زندہ بچا لیا گیا ہے۔

۱۵ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین معتدل اورخوشحال معاشرے کی تعمیر کی ملکی...

بیجنگ(شِنہوا) چین نے ہر لحاظ سے ایک معتدل خوشحال معاشرے کی تعمیر کی تکمیل کے لیے ملکی کوششوں کو ریکارڈ کرنے کے لیے ڈیٹا بیس اور کتابی سلسلہ شروع کیا  ہے۔ یہ مجموعہ ایک وسیع اور ہمہ جہتی منظرنامہ پیش کرے گا کہ کس طرح کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) نے غربت کے خاتمے اور ہر لحاظ سے ایک معتدل خوشحال معاشرے کی تعمیر کے اہداف حاصل کرنے کے لیے عوام کی رہنمائی کی۔ اس منصوبے کے تحت  تمام سطحوں پر پارٹی کمیٹیوں اور حکومتوں کے ذریعے کیے گئے اہم فیصلوں اورمنصوبوں کو ریکارڈ کیا کیاجائے گا، نیزہر لحاظ سے ایک معتدل خوشحال معاشرے کی تعمیر کی جانب اہم لمحات، رول ماڈل اور اہم واقعات،خاص طور  2012 میں سی پی سی کی 18ویں قومی کانگریس کے بعد حاصل کردہ شہری اور دیہی علاقوں اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی اہم کامیابیوں اور تبدیلیوں کو دکھایاجائے گا۔

ڈیٹا بیس کا پورٹل، جی لوشیاوکانگ ڈاٹ کام عوام کے لیے کھلا ہے۔

۱۵ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

سابق چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ کا قتل، وکل...

سابق چیف جسٹس نورمسکانزئی کی شہادت پر وکلا نے احتجاج کرتے ہوئے عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کیا۔تفصیلات کے مطابق سابق چیف جسٹس نورمسکانزئی کی شہادت کے واقعے کے خلاف وکلا سراپا احتجاج ہے۔کوئٹہ بارایسوسی ایشن کی کال پر وکلا نے عدالتوں کا بائیکاٹ کیا اورسیاہ جھنڈے لہرائے۔صدربارایسوسی ایشن اجمل کاکڑ نے کہا کہ واقعے کے خلاف 3روزتک عدالتوں میں ہڑتال ہوگی اور کوئی وکیل عدالت میں پیش نہیں ہوگا۔بارایسوسی ایشن نے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔گذشتہ روز خاران میں فائرنگ سے سابق چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ نور مسکانزئی جاں بحق ہوگئے تھے۔ڈی آئی جی خاران نے بتایا تھا کہ فائرنگ سے سابق چیف جسٹس محمد نور مسکانزئی شدید زخمی ہوئے، کوئٹہ منتقل کیا جارہا تھا کہ راستے میں دم توڑ گئے۔مشیر داخلہ بلوچستان میر ضیااللہ لانگو نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔مشیر داخلہ بلوچستان نے متعلقہ حکام کو ملزمان کی گرفتاری کیلئے اسپیشل ٹیم بنانے کا حکم دیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

حدیقہ کیانی کی والدہ شاعرہ خاور کیانی انتقال...

معروف گلوکارہ، اداکارہ و سماجی رہنما حدیقہ کیانی کی والدہ اور شاعرہ خاور کیانی طویل عرصے تک علیل رہنے کے بعد انتقال کر گئیں۔خاور کیانی چند سال سے بستر مرگ پر تھیں، زائد العمری اور مختلف بیماریوں کے باعث وہ مفلوج بن گئی تھیں اور حدیقہ کیانی ان کی دیکھ بھال کے لیے جہاں نرسز کی خدمات حاصل کر رکھی تھیں، وہیں وہ خود بھی شوبز مصروفیات میں ان کی وجہ سے وقفہ لیتی رہتی تھیں۔گزشتہ برس خاور کیانی کی طبیعت بہت زیادہ خراب ہوگئی تھی اور حدیقہ کیانی نے مداحوں سے ان کی صحت یابی کے لیے اپیل بھی کی تھی جب کہ انہوں نے والدہ کی دیکھ بھال کے لیے سوشل میڈیا سے بھی کچھ وقت کے لیے دوری اختیار کی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

پاکستان میں چینی بیجوں کے ثمرات

ہیفے (شِںہوا) ہرسال پاکستانی کاشتکار نظام جگسی اپنے 125 ایکڑ کھیت کے لیے 800 کلو گرام سے زیادہ ہائبرڈ چاول کے چینی بیج خریدتا ہے۔

نظام نے کہا کہ ان کی پیداوار زیادہ ہوتی ہے، یہ خشک سالی کے خلاف زیادہ مزاحمت کرتے ہیں اور میں ہائبرڈ چاول کے ایک موسم میں 1 لاکھ روپے کماسکتا ہوں۔

پاکستان چاول پیدا کرنے والے دنیا کے بڑے ممالک اور اسے برآمد کرنے والے بڑے مراکز میں سے ایک ہے۔ یہ چین کو ہرسال بڑی مقدار میں چاول برآمد کرتا ہے۔

دوسری جانب چین کی اعلیٰ پیداوار دینے والے ہائبرڈ چاول کے بیج متعارف کرانے سے پاکستانی چاول کی برآمدات میں اضافہ ہوا ہے۔

چین کے مشرقی صوبہ انہوئی کی بیج تیار کرنے والی کمپنی وِن آل گروپ کے کارکن چاول کے ہائبرڈ بیج تیار کرتے ہیں جو پاکستانی زراعت کے لئے زیادہ موزوں ہیں۔

وِن آل گروپ کے ذیلی ادارے وِن آل ہائی ٹیک سیڈ کمپنی لمیٹڈ کے ڈپٹی جنرل منیجر چھولین فینگ نے کہا کہ ہم نے 2009 سے بہتر درجہ حرارت اور ماحول سے مزاحمت کے ساتھ ہائبرڈ چاول کی اقسام تیارکرنے میں پاکستان سے تعاون کیا ہے۔ ہمارے بیجوں کی نشوونما کا دورانیہ کم اور پیداوار زیادہ ہوتی ہے جس کی فی ایکڑ پیداوار 125 من تک ہوسکتی ہے۔

چھو کے مطابق کمپنی نے 2021 میں پاکستان کو 4 ہزار 500 ٹن سے زائد چاول کے بیج برآمد کئے۔

مزید یہ کہ کمپنی نے اعلیٰ معیار کی اقسام برآمد کرنے کے ساتھ ساتھ پاکستان میں کاشتکاری کی جدید تکنیک کو بھی فروغ دیا ہے۔

وِن آل کے تکنیکی ماہرین ہرسال باقاعدگی سے مقامی کسانوں کو اعلیٰ معیار کے بیج کی اقسام اور پودے لگانے کی تکنیک متعارف کرانے بارے سرگرمیوں کا انعقاد کرتے ہیں۔

اس وقت پاکستان میں چاول کی 15 سے زائد ہائبرڈ اقسام کو فروغ دیا جاچکا ہے جو سالانہ 6 لاکھ 50 ہزار ایکڑ رقبے پر کاشت کی جارہی ہیں۔

وِن آل گروپ ان متعدد چینی زرعی اداروں میں سے ایک ہے جو زراعت کے شعبے میں پاکستان سے تعاون کررہے ہیں۔

یوآن لونگ پھنگ ہائی ٹیک ایگریکلچرکمپنی لمیٹڈ  بڑی چینی بیج کی صنعت کا حصہ ہے جو پاکستانی اداروں کے ساتھ گزشتہ 10 برس سے زائد عرصے سے تعاون کررہی ہے۔

سال 2016 کے اختتام پر بیجوں پر تحقیق کے لئے ایک مرکز قائم کیا گیا تھا جس کی تیار کردہ چاول کی 10 ہائبرڈ اقسام کی پاکستانی ادارے اب تک تصدیق کرچکے ہیں۔

چاول کے علاوہ چین کے پھلوں اور سبزیوں کے اعلیٰ معیار کے چینی بیجوں کو بھی پاکستان میں تسلیم کیا جا چکا ہے۔

انہوئی جیانگ ہوئی ہارٹی کلچر سیڈ کمپنی لمیٹڈ ہرسال پاکستان کو خربوزہ، تربوز، کالی مرچ اور دیگر پھلوں اور سبزیوں کے بہت سے بیج برآمد کرتی ہے۔ 2021 میں اس کی برآمدات کا حجم 55 لاکھ 30 ہزار یوآن (تقریباً 7 لاکھ 80 ہزار امریکی ڈالرز) تک پہنچ گیا ہے۔

انہوئی جیانگ ہوئی ہارٹی کلچر سیڈ کمپنی لمیٹڈ کے عملے کے ایک رکن شیائی ژاؤ نے بتایا کہ ہم خصوصی طور پر پاکستانی مارکیٹ کے لئے نئی اقسام کا انتخابات اور اس کی افزائش کرتے ہیں۔ خربوزے کی ایک مشہور قسم "شیانگ فائی" ہے جس کا پاکستانی مارکیٹ میں حصہ 30 فیصد ہوچکا ہے۔

عمر ایگری بزنس (پرائیویٹ) لمیٹڈ ، انہوئی جیانگ ہوئی ہارٹی کلچر کے پاکستانی شراکت داروں میں سے ایک ہے۔ یہ کمپنی ہرسال خربوزے اور پھلوں کے بیج بڑی مقدار میں درآمد کرتی ہے۔

عمر ایگری بزنس (پرائیوٹ) کے مارکیٹ ڈویلپمنٹ منیجرمحمد انصار رمضان کے مطابق چینی پھل پاکستان میں بہت مقبول ہیں، اس میں

خربوزے کی مثال لی جا سکتی ہے۔ چینی خربوزوں میں بیماری کے خلاف مزاحمت اور بہترین پیداواری صلاحیت ہوتی ہے۔ یہ رنگ اور شکل کے اعتبار سے بھی پرکشش ہیں اور مقامی اقسام کی نسبت زیادہ میٹھے ہیں، یہ ہمارے کسانوں کو زیادہ آمدنی دلاسکتے ہیں۔

۱۵ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

پاکستان میں چینی بیجوں کے ثمرات

ہیفے (شِںہوا) ہرسال پاکستانی کاشتکار نظام جگسی اپنے 125 ایکڑ کھیت کے لیے 800 کلو گرام سے زیادہ ہائبرڈ چاول کے چینی بیج خریدتا ہے۔

نظام نے کہا کہ ان کی پیداوار زیادہ ہوتی ہے، یہ خشک سالی کے خلاف زیادہ مزاحمت کرتے ہیں اور میں ہائبرڈ چاول کے ایک موسم میں 1 لاکھ روپے کماسکتا ہوں۔

پاکستان چاول پیدا کرنے والے دنیا کے بڑے ممالک اور اسے برآمد کرنے والے بڑے مراکز میں سے ایک ہے۔ یہ چین کو ہرسال بڑی مقدار میں چاول برآمد کرتا ہے۔

دوسری جانب چین کی اعلیٰ پیداوار دینے والے ہائبرڈ چاول کے بیج متعارف کرانے سے پاکستانی چاول کی برآمدات میں اضافہ ہوا ہے۔

چین کے مشرقی صوبہ انہوئی کی بیج تیار کرنے والی کمپنی وِن آل گروپ کے کارکن چاول کے ہائبرڈ بیج تیار کرتے ہیں جو پاکستانی زراعت کے لئے زیادہ موزوں ہیں۔

وِن آل گروپ کے ذیلی ادارے وِن آل ہائی ٹیک سیڈ کمپنی لمیٹڈ کے ڈپٹی جنرل منیجر چھولین فینگ نے کہا کہ ہم نے 2009 سے بہتر درجہ حرارت اور ماحول سے مزاحمت کے ساتھ ہائبرڈ چاول کی اقسام تیارکرنے میں پاکستان سے تعاون کیا ہے۔ ہمارے بیجوں کی نشوونما کا دورانیہ کم اور پیداوار زیادہ ہوتی ہے جس کی فی ایکڑ پیداوار 125 من تک ہوسکتی ہے۔

چھو کے مطابق کمپنی نے 2021 میں پاکستان کو 4 ہزار 500 ٹن سے زائد چاول کے بیج برآمد کئے۔

مزید یہ کہ کمپنی نے اعلیٰ معیار کی اقسام برآمد کرنے کے ساتھ ساتھ پاکستان میں کاشتکاری کی جدید تکنیک کو بھی فروغ دیا ہے۔

وِن آل کے تکنیکی ماہرین ہرسال باقاعدگی سے مقامی کسانوں کو اعلیٰ معیار کے بیج کی اقسام اور پودے لگانے کی تکنیک متعارف کرانے بارے سرگرمیوں کا انعقاد کرتے ہیں۔

اس وقت پاکستان میں چاول کی 15 سے زائد ہائبرڈ اقسام کو فروغ دیا جاچکا ہے جو سالانہ 6 لاکھ 50 ہزار ایکڑ رقبے پر کاشت کی جارہی ہیں۔

وِن آل گروپ ان متعدد چینی زرعی اداروں میں سے ایک ہے جو زراعت کے شعبے میں پاکستان سے تعاون کررہے ہیں۔

یوآن لونگ پھنگ ہائی ٹیک ایگریکلچرکمپنی لمیٹڈ  بڑی چینی بیج کی صنعت کا حصہ ہے جو پاکستانی اداروں کے ساتھ گزشتہ 10 برس سے زائد عرصے سے تعاون کررہی ہے۔

سال 2016 کے اختتام پر بیجوں پر تحقیق کے لئے ایک مرکز قائم کیا گیا تھا جس کی تیار کردہ چاول کی 10 ہائبرڈ اقسام کی پاکستانی ادارے اب تک تصدیق کرچکے ہیں۔

چاول کے علاوہ چین کے پھلوں اور سبزیوں کے اعلیٰ معیار کے چینی بیجوں کو بھی پاکستان میں تسلیم کیا جا چکا ہے۔

انہوئی جیانگ ہوئی ہارٹی کلچر سیڈ کمپنی لمیٹڈ ہرسال پاکستان کو خربوزہ، تربوز، کالی مرچ اور دیگر پھلوں اور سبزیوں کے بہت سے بیج برآمد کرتی ہے۔ 2021 میں اس کی برآمدات کا حجم 55 لاکھ 30 ہزار یوآن (تقریباً 7 لاکھ 80 ہزار امریکی ڈالرز) تک پہنچ گیا ہے۔

انہوئی جیانگ ہوئی ہارٹی کلچر سیڈ کمپنی لمیٹڈ کے عملے کے ایک رکن شیائی ژاؤ نے بتایا کہ ہم خصوصی طور پر پاکستانی مارکیٹ کے لئے نئی اقسام کا انتخابات اور اس کی افزائش کرتے ہیں۔ خربوزے کی ایک مشہور قسم "شیانگ فائی" ہے جس کا پاکستانی مارکیٹ میں حصہ 30 فیصد ہوچکا ہے۔

عمر ایگری بزنس (پرائیویٹ) لمیٹڈ ، انہوئی جیانگ ہوئی ہارٹی کلچر کے پاکستانی شراکت داروں میں سے ایک ہے۔ یہ کمپنی ہرسال خربوزے اور پھلوں کے بیج بڑی مقدار میں درآمد کرتی ہے۔

عمر ایگری بزنس (پرائیوٹ) کے مارکیٹ ڈویلپمنٹ منیجرمحمد انصار رمضان کے مطابق چینی پھل پاکستان میں بہت مقبول ہیں، اس میں

خربوزے کی مثال لی جا سکتی ہے۔ چینی خربوزوں میں بیماری کے خلاف مزاحمت اور بہترین پیداواری صلاحیت ہوتی ہے۔ یہ رنگ اور شکل کے اعتبار سے بھی پرکشش ہیں اور مقامی اقسام کی نسبت زیادہ میٹھے ہیں، یہ ہمارے کسانوں کو زیادہ آمدنی دلاسکتے ہیں۔

۱۵ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

پاکستان کے ایٹمی پروگرام پر امریکی صدر کا بی...

وزیر توانائی خرم دستگیر نے ایٹمی پروگرام سے متعلق امریکی صدر کے بیان کو بے بنیاد قرار دے دیا۔گوجرانوالہ میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے خرم دستیگر نے امریکی صدر کے بیان سے متعلق سوال کا جواب دیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ایٹمی پروگرام کی بین الاقوامی ایجنسیاں ایک مرتبہ نہیں درجنوں مرتبہ تصدیق کرچکی ہیں، ہمارا کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم بالکل محفوظ ہے۔خرم دستگیر نے کہا کہ ہمارے ایٹمی پروگرام پر پوری طرح ہر قسم کی پروٹیکشن بین الاقوامی طور پر موجود ہے۔وزیر توانائی کا کہنا تھاکہ پاکستان کے ایٹمی پروگروام پر امریکی صدر کے بیان کی کوئی بنیاد نہیں وہ مکمل طور پر بے بنیاد ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین ۔ انہوئی۔ پاکستان۔ چاول بیج

وِن آل ہائی ٹیک سیڈ کمپنی لمیٹڈ کی فراہم کردہ تصویر میں کمپنی کے عملے کو اپنے پاکستانی کاروباری شراکت داروں کو نمائشی کھیتوں میں ہائبرڈ چاول متعارف کرواتے ہوئے دیکھا جا سکتا  ہے۔ (شِںہوا)

۱۵ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین ۔ انہوئی۔ پاکستان۔ چاول بیج

وِن آل ہائی ٹیک سیڈ کمپنی لمیٹڈ کی فراہم کردہ تصویر میں کمپنی کے عملے کو اپنے پاکستانی کاروباری شراکت داروں کو نمائشی کھیتوں میں ہائبرڈ چاول متعارف کرواتے ہوئے دیکھا جا سکتا  ہے۔ (شِںہوا)

۱۵ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

امریکی صدر پاکستان کے بارے میں غیر ذمہ داران...

سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ امریکی صدر پاکستان کے بارے میں غیر ذمہ دارانہ بیانات واپس لیں۔ہفتہ کو پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری نے امریکی صدر کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ چند دن پہلے سعودی عرب کے بارے میں ہرزہ سرائی اور اب پاکستان پر غیر ذمہ دارانہ بیان۔ان کا کہنا ہے کہ لگتا ہے بائیڈن امریکی عوام میں گرتی ہوئی ساکھ سے توجہ ہٹانا چاہتے ہیں۔امریکی صدر پاکستان کے بارے میں غیر ذمہ دارانہ بیانات واپس لیں۔انہوں نے کہا ہے کہ ہماری موجودہ لیڈرشپ کمزور ہوسکتی ہے لیکن عوام نہیں ۔واضح رہے کہ امریکی صدر جوبائیڈن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کا ایٹمی پروگرام بے ترتیب ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ایک پارٹی کے کارکنوں نے بدتمیزی کی اور ائیرپ...

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے ساتھ واشنگٹن ائیرپورٹ پر پیش آئے بدتمیزی کے واقعے پر ان کے ہمراہ نظر آنے والے عمران مانی بٹ کا ردعمل سامنے آیا ہے۔عمران مانی بٹ کا کہنا ہے کہ ایک پارٹی کے کارکنوں نے بدتمیزی کی اور ائیرپورٹ پر اپنے بندے بھیجے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان سے آنے والے مہمان ملک کی نمائندگی کرتے ہیں لہذا ملک کی نمائندگی کرنے والوں کے ساتھ ایسا سلوک برداشت نہیں کیا جانا چاہیے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز واشنگٹن ائیر پورٹ پر ایک شخص نے وزیر خزانہ سے بدتمیزی کی تھی، اسحاق ڈار کے ساتھ موجود شخص نے اسے سخت ترین جواب دیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

بلوچستان کے سیلاب زدہ علاقوں میں صحت کی خراب...

بلوچستان کے سیلاب زدہ علاقوں میں صحت کی خراب صورتحال کے پیش نظر ڈاکٹرز بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق حکومت بلوچستان نے سیلاب زدہ اضلاع کے لیے ڈاکٹرز بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ڈاکٹرز کی بھرتی آئندہ ہفتے مکمل ہو جائے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں 61 میڈیکل آفیسرز کی بھرتی عارضی بنیاد پر کی جا رہی ہے، 61 مرد اور خواتین میڈیکل آفیسرز 6 ماہ بلوچستان میں تعینات رہیں گے۔علاوہ ازیں 25 مرد اور 36 خواتین کنٹریکٹ ڈاکٹرز بھرتی کیے گئے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم اوز بلوچستان کے سیلاب زدہ اضلاع میں رواں ہفتے جوائننگ دیں گے، بلوچستان حکومت کنٹریکٹ ڈاکٹرز کو گریڈ 17 کی مراعات دے گی۔ڈاکٹرز صحبت پور، سبی، نصیر آباد، جھل مگسی، کچھی اور جعفر آباد کے فلڈ کیمپس میں تعینات ہوں گے۔ذرائع کے مطابق ڈاکٹرز کی تعیناتی صوبے میں صحت کی خراب صورتحال کے پیش نظر کی جارہی ہے، سیلاب زدہ علاقوں میں وبائی امراض کا تیزی سے پھیلا ئوجاری ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

یہ سمجھنا مشکل ہے کہ صدر بائیڈن نے غیرضروری...

امریکی صدر جو بائیڈن کے پاکستان سے متعلق ریمارکس پر وزارت خارجہ کے سینئر افسر کا ردعمل سامنے آیا ہے۔وزارت خارجہ کے سینئر افسر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے یہ سمجھنا مشکل ہے کہ صدر بائیڈن نے غیرضروری ریمارکس کس تناظر میں دیے۔سینئر افسر وزارت خارجہ کا مزید کہنا ہے کہ متعدد امریکی صدور اور امریکی حکومت نے پاکستان کے ایٹمی پروگرام کی سکیورٹی اور کنٹرول کو ہمیشہ موثر اور معیاری قرار دیا۔امریکی صدر نے ڈیموکریٹک کانگریشنل کیمپین کمیٹی میں خطاب کیا اور روس، چین کا حوالہ دیتے ہوئے پاکستان کو بھی لپیٹ میں لیا۔امریکی صدر نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا میرا خیال ہے پاکستان خطرناک ترین ممالک میں سے ایک ہے اور پ اکستان کا ایٹمی پروگرام بے قاعدہ ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

پاکستان کی ڈائو یونیورسٹی دنیا کی سب سے بڑی...

ڈائو یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے بڑا اعزاز حاصل کر لیا ، یونیورسٹی کو دنیا کی سب سے بڑی عالمی درجہ بندی میں شامل کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں واقع ڈا یونیورسٹی 2023 کی ٹائمز ہائر ایجوکیشن ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ میں آ گئی ہے، رینکنگ میں ڈا یونیورسٹی پاکستان کی ٹاپ میڈیکل یونیورسٹی بن گئی۔ڈائو یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے جامعات کی رینکنگ کی بین الاقوامی دوڑ میں شامل ہونے کے ساتھ ساتھ پاکستان کی ٹاپ میڈیکل یونیورسٹی ہونے کا اعزاز بھی حاصل کر لیا ہے۔دی وور 2023 کی رینکنگ میں دنیا کی 1799 جامعات شامل تھیں، جب کہ پاکستان سے 29 جامعات کو عالمی درجہ بندی میں شامل کیا گیا تھا، ڈا یونیورسٹی عام کیٹگری میں چوتھی اور طبی کیٹگری میں پہلی پوزیشن پر آئی، ڈا سٹی کیو ایس ایشیا رینکنگ میں بھی اپنی جگہ بنا چکی ہے۔ہر سال کے لیے بین الاقوامی جامعات کی عالمی درجہ بندی کرنے والے ادارے ٹائمز ہائر ایجوکیشن ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ THEWUR نے ڈا یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کو 601-800 کی ریٹنگ میں شامل کیا۔دی وور کی 2030 عالمی درجہ بندی میں پاکستان سے 29 جامعات کو شامل کیا گیا تھا، جن میں ڈا پاکستان کی واحد طبی جامعہ ہے جسے اس عالمی درجہ بندی میں شامل ہوکر ٹاپ پوزیشن لینے کا اعزاز حاصل ہوا۔یہ اعزاز ڈا یونیورسٹی نے وائس چانسلر پروفیسر محمد سعید قریشی کی قیادت میں حاصل کیا ہے، ان کی قیادت اور اقدامات کے نتیجے میں ڈا یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے اعلی معیاری تحقیق، طبی خدمات، اسکالرشپ اور کمیونٹی سروسز میں مسلسل کوششیں کی ہیں۔

پروفیسر محمد سعید قریشی نے اس کامیابی کو پوری ٹیم کی کامیابی قرار دیا ہے جس میں یونیورسٹی کے فیکلٹی ممبرز اور عملہ بھی شامل ہے۔دی وور 2023 کی درجہ بندی کے مطابق ڈا یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز تحقیقی مقالہ جات میں عالمی سطح پر 428 ویں اور پاکستان کی 29 جامعات میں چوتھے جب کہ ملکی طبی جامعات میں پہلا درجہ رکھتی ہے۔ڈائو یونیورسٹی دی وور کی 2023 کی عالمی درجہ بندی کی 601-800 کی رینج میں داخل ہوئی ہے، یہ اعزاز پاکستان کی کسی اور میڈیکل یونیورسٹی کو اس سے پہلے کبھی حاصل نہیں ہوا۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ دنیا کے مختلف خطوں سے تعلق رکھنے والے 104 ممالک کی 1799 جامعات کے لیے 2023 کی ٹائمز ہائر ایجوکیشن کی عالمی درجہ بندی دی وور کی اشاعت کو درحقیقت سب سے بڑی اور مختلف النوع درجہ بندی سمجھا جاتا ہے۔دی وور کی درجہ بندی میں یہ اعتراف بھی کیا گیا ہے کہ ڈا یونیورسٹی میں بین الاقوامی طلبہ کی شرح 3 فی صد ہے جب کہ فیکلٹی/ اسٹاف کی شرح فی طالب علم 6.8 فی صد ہے۔یاد رہے کہ ڈا یونیورسٹی نے یونیورسٹی کا درجہ تو 2004 میں حاصل کیا تاہم جس طبی کالج کی بنیاد پر اسے یونیورسٹی کا درجہ ملا اس کالج کی سنگ بنیاد 10 دسمبر 1945 کو صوبہ سندھ کے گورنر سر ہیو ڈا نے رکھا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۵ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

امریکی صدر نے پاکستان پر دنیا کا خطرناک ترین...

امریکی صدر جو بائیڈن نے پاکستان پر دنیا کا خطرناک ترین ملک ہونے کا الزام عائد کردیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن نے ڈیموکریٹک کانگریشنل کیمپین کمیٹی سے خطاب میں پاکستان کو خطرناک ترین ملک قرار دے دیا۔صدر جو بائیڈن کا کہنا تھا کہ پاکستان دنیا کے خطرناک ترین جوہری ممالک میں سے ایک ہے۔ پاکستان کے جوہری ہتھیار میں کوئی باضابطگی اور ہم آہنگی نہیں۔ روس میں کیا ہورہا ہے اور دنیا کے خطرناک جوہری ممالک میں سے ایک پاکستان میں کیا ہورہا ہے اور امریکا کو کس طرح اس سب کو دیکھنا اور ہینڈل کرنا ہے یہ اہم ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ بہت کچھ ہورہا ہے لیکن اس میں امریکا کے لیے مواقع بھی ہیں کہ وہ صورتحال کو تبدیل کرسکے۔خطاب کے دوران جو بائیڈن نے یوکرین پر روس کے حملے اور دنیا پر اس کے اثرات کے ساتھ ساتھ دیگر ممالک کے ساتھ امریکا کے تعلقات بات کی۔ انہوں نے کہا کہا دنیا اتنی تیزی سے بدل رہی ہے کہ قابو سے باہر ہوتی جارہی ہے اور یہ کسی ایک فرد یا ایک قوم کی وجہ سے نہیں ہورہا۔جوبائیڈن نے کہا کہ جتنا وقت انہوں نے چین کے صدر شی جن پنگ کے ساتھ گزارا ہے اتنا وقت شائد ہی امریکا کے کسی سربراہ مملکت نے گزارا ہو۔ میں نے چین کے صدر کے ساتھ 78 گھنٹے گزارے جن میں سے 68 گھنٹے ہم اکیلے تھے۔جو بائیڈن نے چین کے صدر کے حوالے سے کہا کہ شی جن پنگ اچھی طرح جانتے ہیں کہ انہیں کیا چاہیے لیکن ان کے پاس مسائل کی ایک بہت بڑی قطار ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۵ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ورلڈ بینک کے سربراہ کا پاکستانی حکومت پر مخص...

ورلڈ بینک کے سربراہ نے پاکستانی حکومت پر مخصوص ریفارمز کے نفاذ پر زور دیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق صدرورلڈ بینک نے کہا ہے کہ ریفارمز سے معیشت مستحکم ہو گی۔ پائیدارترقی کی بنیاد بنے گی۔ ایسی قابل عمل پالیسیاں اہم ہیں جو معاشی استحکام لائیں۔ان کا کہنا ہے کہ قابل عمل اقتصادی پالیسیاں منڈی میں اعتماد بحال کرنے کے لیے ضروری ہیں۔ ورلڈ بینک نے صحت،خوراک،رہائش اور نقد امداد کیلئے تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی ۔ورلڈ بینک نے پاکستان میں سیلاب کی وجہ سے ہونیو الے جانی و مالی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

سیلاب کی پیشگی اطلاع، وارننگ سٹیشن کی تعداد...

پاکستان سیلاب کی پیش گوئی اور پیشگی انتباہ کے لیے دریائوں اور آبی گزرگاہوں پر اپنے فلڈ ٹیلی میٹری سٹیشنوں کی تعداد میں تقریبا 10 گنا اضافہ کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے تاکہ مستقبل میں خطرے سے دوچار شہروں کو زیرِآب آنے سے بچایا جا سکے۔عرب نیوز کو وفاقی فلڈ کمیشن کے چیئرمین احمد کمال نے بتایا کہ ہم نے پہلی مرتبہ سیلاب کی ٹیلی میٹری کا قومی منصوبہ تیار کیا ہے اور اس میں 679 سٹیشن ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ یہ سٹیشن چھوٹے دریاں اور ندیوں پر بھی لگائے جائیں گے تاکہ طغیانی کا پتا بروقت چلایا جا سکے۔اس وقت پاکستان کے دریاں پر صرف 70 ایسے خودکار سٹیشن کام کر رہے ہیں۔دریاں میں طغیانی کی پیشگی اطلاع دینے والا یہ منصوبہ اس وقت سامنے آیا ہے جب پاکستان میں گزشتہ ماہ مون سون کی بارشوں نے بڑے پیمانے پر تباہی مچائی اور اس دوران کم از کم 1700 افراد ہلاک ہو گئے۔فلڈ کمیشن کے چیئرمین نے بتایا کہ حالیہ سیلاب سے بری طرح متاثر ہونے والے صوبے بلوچستان کے علاوہ سندھ، خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں بھی فلڈ ٹیلی میٹری سسٹم نصب کیا جا رہا ہے۔پاکستان میں سیلاب سے ہونے والی تباہی نے تین کروڑ 30لاکھ سے زیادہ افراد کو براہ راست متاثر کیا ہے جو کہ ملک کی آبادی کا تقریبا 15 فیصد ہے۔ چونکہ موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے مستقبل میں سیلاب میں مزید شدت آنے کا امکان ہے، فیڈرل فلڈ کمیشن کے ایک نئے رسپانس پلان کا مقصد بین الاقوامی مارکیٹ سے قبل از وقت وارننگ سسٹم خریدنے کے لیے تقریبا 69 ملین ڈالر مختص کرنا ہے۔سیلاب سے بچا ئوکی حکمت عملی گزشتہ چند برسوں سے زیرِغور ہے لیکن پاکستان اس پر عمل درآمد کے لیے فنڈز حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکا۔احمد کمال نے کہا کہ جب ہم اس صورتحال پر بات کر رہے تھے،اسی دوران 2022 کا سیلاب آ گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۵ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ہنزہ میں زیر زمین دھماکوں کی رپورٹ جاری

بالائی ہنزہ میں چند روز قبل ہونے والے زیر زمین دھماکوں اور جھٹکوں کی رپورٹ جاری کر دی گئی۔جیولوجیکل سروے آف پاکستان نے رپورٹ زیر زمین دھماکوں اور جھٹکوں کی رپورٹ گلگت بلتستان حکومت کو بجھوا دی۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دھماکوں اور جھٹکوں کی وجہ زیر زمین پلیٹس کی حرکت ہے، ارضیاتی پلیٹوں کی حرکت کی وجہ سے چھوٹے پیمانے پر زلزلے آ سکتے ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ زلزلوں کے باعث عطا آباد جھیل کے پشتوں کو بھی نقصان پہنچ سکتا ہے۔خیال رہے کہ چند روز قبل بالائی ہنزہ میں زیر زمین دھماکوں اور جھٹکوں سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

سپریم کورٹ میں عمران خان کیخلاف توہین عدالت...

سپریم کورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی درخواست کی جلد سماعت کے لیے متفرق درخواست دائر کردی گئی۔وفاقی حکومت نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے خلاف سپریم کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کر رکھی ہے جسے وزارت داخلہ کے توسط سے پی ٹی آئی کے احتجاج اور لانگ مارچ کے تناظر میں دائر کیا گیا ہے۔وزارت داخلہ نے عمران خان کے خلاف درخواست کی جلد سماعت کے لیے سپریم کورٹ میں ایک متفرق درخواست دائر کی ہے جس میں درخواست پر سماعت آئندہ ہفتے کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ضمنی الیکشن میں کراچی سے عمران خان کو عبرتنا...

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی نے کہا کہ ضمنی الیکشن میں کراچی سے عمران خان کو عبرتناک شکست ہو گی۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ کراچی کے عوام نے آج عمران خان کو مسترد کردیا، عمران خان کے ناکام جلسے نے پی ٹی آئی کی نام نہاد مقبولیت کا پول کھول دیا۔ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم ہوتے ہوئے عمران خان نے ایک رات کراچی میں نہیں گزاری، انہوں نے کراچی کو ایک منصوبہ نہیں دیا۔انہوں نے کہا کہ آج عمران خان کس منہ سے کراچی والوں سے ووٹ مانگ رہے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ اکتوبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں