چین، کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 20 ویں قومی کانگریس کا ایک مندوب دارالحکومت بیجنگ کے بیجنگ نمائش مرکز میں " نئے دور کی سمت گامزن" کے موضوع پر منعقدہ نمائش کا دورہ کررہا ہے۔ (شِںہوا)
چین، کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 20 ویں قومی کانگریس کا ایک مندوب دارالحکومت بیجنگ کے بیجنگ نمائش مرکز میں " نئے دور کی سمت گامزن" کے موضوع پر منعقدہ نمائش کا دورہ کررہا ہے۔ (شِںہوا)
بیجنگ (شِنہوا) لی کھ چھیانگ نے شمال مغربی صوبہ گانسو سے تعلق رکھنے والے کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 20 ویں قومی کانگریس کے مندوبین کے ساتھ گروپ مباحثہ میں حصہ لیا۔
لی نے کہا کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ نے کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 19 ویں مرکزی کمیٹی کی جانب سے جو رپورٹ پیش کی ہے وہ اس کی مکمل تائید کرتے ہیں۔
لی نے مندوبین کے ساتھ تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ ایک عشرے میں جماعت اور ملک کے مقصد میں متاثرکن پیشرفت ہوئی ہے۔
یہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کی مضبوط قیادت میں پوری جماعت اور تمام نسلی گروہوں کے افراد کی مشترکہ کوششوں سے حاصل ہوا ،جس کا منبع کامریڈ شی جن پھنگ تھے ۔ ایک نئے دور کے لئے چینی خصوصیات کے ساتھ سوشلزم بارے شی جن پھنگ کے نظریات پر رہنمائی ہوئی ۔
لی نے کہا کہ جماعت کی اولین ترجیح چین پر حکومت اور اس کی حیات نو ہے۔ انہوں نے ملکی معیشت کوموثر طریقے سے بہتر بنانے اور مناسب طریقے سے وسعت دینے پر زور دیا۔
لی نے کہا کہ چونکہ چینی معیشت بحالی اور بلندی کی سمت بڑھ رہی ہے اس لئے معاشی کارکردگی کو مناسب حد میں برقرار رکھنے کے لئے ترقی دوست اقدامات کا نفاذ مکمل طور پر ہونا چاہیئے۔
مصر نے کہا ہے کہ تیل پیداوار میں کمی سے متعلق اوپیک پلس کے فیصلے کے حوالے سے سعودی موقف کا مقصد تیل منڈیوں میں ڈسپلن پیدا کرنا ہے۔عرب میڈیا کے مطابق مصری دفتر خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ اوپیک پلس کے حالیہ فیصلے کے حوالے سے صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں۔ دفتر خارجہ نے کہا کہ اوپیک پلس کے فیصلے کے حوالے سے سعودی عرب نے جو وضاحتیں دی ہیں مصر اس کی حمایت کرتا ہے۔بیان میں کہا گیا کہ مصر کو یقین ہے کہ سعودی عرب کا موقف تیل منڈی میں ڈسپلن پیدا کرنا اور حالیہ اقتصادی چیلنجوں سے نمٹنے کے حوالے سے عالمی برادری کی پوزیشن مضبوط بنانا ہے۔ اس سے قبل تیل پیدا کرنے والے عرب ممالک کی تنظیم اوپیک کے سیکریٹری جنرل نے کہا تھا کہ تیل پیداوار میں کمی سے متعلق اوپیک پلس کا فیصلہ درست اور بروقت ہے۔ اوپیک کے سیکریٹری جنرل علی بن سبت نے ایک بیان میں اشارہ کیا تھا کہ اس فیصلے میں عالمی معیشت کے ارد گرد کی غیر یقینی صورتحال، تیل منڈی میں عدم توازن خاص طور پر طلب اور رسد کے پہلووں کو مدنظررکھا گیا ہے۔علی بن سبت کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ اس کامیاب طریقہ کار کے مطابق آیا ہے جو پہلے بھی اپنایا گیا تھا۔یاد رہے کہ اوپیک پلس نے پانچ اکتوبر کو ویانا میں اجلاس کے دوران نومبر میں یومیہ 20 لاکھ بیرل پیداوار کم کرنے پر اتفاق کیا تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ جن شہریوں کے پاس عام پاسپورٹ ہے وہ بغیر ویزے کے جاپان کا سفر کرسکیں گے۔عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کے پاسپورٹ کے حامل افراد یکم نومبر 2022 سے شروع ہونے والے سیاحت یا کام کے مقصد کے لیے ہر دورے میں 30 دن تک جاپان میں رہ سکیں گے۔وزارت کا کہنا ہے کہ جاپان میں داخلے کے لیے وہاں کے قوانین لاگو ہوں گے جس کے مطابق پاسپورٹ کی کم از کم چھ ماہ کی میعاد کو یقینی بنانا، روانگی سے 72 گھنٹے قبل لیا گیا منفی کرونا ٹیسٹ کا نتیجہ فراہم کرنا، یا یہ ثابت کرنے والا سرٹیفکیٹ پیش کرنا کہ مسافر نے تین خوراکیں لگائی ہیں جو جاپان میں منظور شدہ ہیں۔متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ اور بین الاقوامی تعاون کے انڈر سکریٹری خالد عبداللہ بلہول نے اس بات پر زور دیا کہ متحدہ عرب امارات کے شہریوں کو پہلے داخلے کے ویزوں سے مستثنی کرنے کا فیصلہ دونوں ممالک کے درمیان تعاون کی گہرائی کو ظاہر کرتا ہے کیونکہ دونوں ممالک سفارتی تعلقات کے 50 سال منا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ معاہدہ سیاحت اور ثقافتی تبادلے کو فروغ دے گا اور کاروبار، تجارت، سرمایہ کاری میں نئے مواقع کی حمایت کرے گا۔رپورٹ کے مطابق جامع اسٹریٹجک پارٹنرشپ کا مقصد اضافی سفارتی، اقتصادی، سیاسی، تجارتی اور سرمایہ کاری کے تعاون کی حوصلہ افزائی کرکے مشترکہ مفادات کی تکمیل کے لیے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانا ہے۔واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات دنیا میں جاپان کا دسواں بڑا تجارتی شراکت دار ہے اور مختلف شعبوں میں کام کرنے والی 340 سے زائد جاپانی کمپنیاں ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
مصر کے شمال مشرقی شہر پورٹ سعید میں ایک نوجوان نے اپنی منگیتر کو سرعام تشدد کے بعد گلا گھونٹ کر مار ڈالا۔ اس واقعے پر پورے ملک میں غم غصے کی لہر دوڑ گئی۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق پورٹ سعید سیکیورٹی فورس نے بیان میں کہا کہ ایک لڑکی خلود السید فاروق درویش کی نعش النصر ہسپتال لائی گئی۔ اسے اس کے منگیتر نے راہگیروں کے سامنے شاہراہ پر گلا گھونٹ کر ہلاک کردیا تھا۔ مصری سیکیورٹی حکام نے بتایا کہ یہ واقعہ مشرقی پورٹ سعید کی اوجینا سٹریٹ پرعمارات الحدیدی کے علاقے میں پیش آیا۔ نوجوان نے راہگیروں کی موجودگی میں لڑکی کو پہلے مکے اور لاتیں ماریں اور پھر اپنے دونوں ہاتھوں سے گلا اس وقت تک دبائے رکھا جب تک کہ اس کا دم نہیں نکل گیا۔ لڑکی کی عمر 20 برس ہے۔ میڈیکل رپورٹ کے مطابق لڑکی کے سر پر تیز دھارآلے سے حملے اور گردن پر گلا گھونٹنے کے نشانات موجود ہیں۔ پولیس نے ملزم کو حراست میں لے لیا۔عینی شاہدین نے بتایا کہ ملزم محمد سمیر احمد، لڑکی کا منگیتر ہے۔ دونوں ایک ہی جگہ کام کرتے تھے اور جلد شادی ہونے والی تھی۔ یاد رہے کہ گزشتہ دنوں مصر میں لڑکیوں کے قتل کے تین واقعات ریکارڈ پر آچکے ہیں۔ایک طالبہ نیرہ اشرف کو اس کے کلاس فیلو محمد عادل نے شادی سے انکار پر منصورہ یونیورسٹی کی فیکلٹی آف آرٹ کے باہر چھری سے وار کرکے ہلاک کردیا تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ ٹھپہ مافیا کو روکنا پولیس کے بس میں نہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میں خرم شیر زمان نے کہا کہ کراچی میں پرامن بلدیاتی الیکشن کیلئے فوج یا رینجرز کی معاونت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہر میں حالیہ ضمنی الیکشن نے ہر بار کی طرح پولیس کو بے نقاب کردیا، پی پی پی کے جیالے اسلحہ سے ووٹرز اور پولنگ عملے کو ہراساں کرتے رہے۔ پی ٹی آئی رہنما کا کہنا ہے کہ پولیس تماشائی اور دھاندلی میں سہولتکار رہی جبکہ PS99 کے الیکشن میں حلیم عادل شیخ کیخلاف اسلحہ کی نمائش پر جعلی مقدمہ بنایا گیا تھا۔ خرم شیر زمان نے کہا کہ کراچی میں بلدیاتی الیکشن شفاف و میرٹ کے مطابق یقینی بنانا ای سی پی کی آئینی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹھپہ مافیا کو روکنا پولیس کے بس میں نہیں، الیکشن میں دھاندلی یا عوامی مینڈیٹ کی توہین ناقابل برداشت ہوگی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
قومی ائیرلائن پی آئی اے کا فلائٹ اسٹیورڈ ٹورنٹو ایئرپورٹ سے مبینہ طور پر غائب ہوگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کا فلائٹ اسٹورڈ ٹورنٹو ائیرپورٹ سے پر سرار طور پر غائب ہوگیا ہے۔ پی آئی اے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ فضائی میزبان اعجاز علی شاہ پی آئی اے کی پر واز پی کے 781 کے ذریعے اسلام آباد سے کینڈا پہنچا تھا فضائی میزبان نے 16 اکتوبر کو پرواز پی کے 782 کے ذریعے واپس اسلام آباد روانہ ہونا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ فضائی میزبان کے ڈیوٹی پر نہ پہنچنے پر کینڈا کی بارڈر سیکورٹی فورس کو اطلاع کردی ہے ۔ پی آئی اے انتظامیہ کا مزید کہنا ہے کہ فضائی میزبان کے خلاف ضابطہ کی کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے اعتزاز احسن کے بیان کو غیر ضروری قرار دیتے ہوئے کیپٹن (ر)صفدر کی درخواست نمٹا دی۔ تفصیلات کے مطابق اداروں اور عدلیہ مخالف بیان پر اعتزاز احسن کے خلاف کپٹن (ر)صفدر کی جانب سیدی گئی توہین عدالت کی درخواست کی سماعت کے آغاز پر درخواست گزار نے عدالت کو متنازع بیان سے متعلق آگاہ کیا، جس پر چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے ریمارکس دیے کہ کیا آپ کو اس عدالت پر اعتماد ہے؟، کیا کوئی اس عدالت کو Influence کر سکتا ہے؟۔ وکیل نے جواب دیا کہ ہمیں عدالت پر مکمل اعتماد ہے ۔ چیف جسٹس نے کہا کہ غیر ضروری طور پر آپ کیوں ایسے بیانات کو اہمیت دے رہے ہیں۔ ایسے بیانات روزانہ دیے جارہے ہیں، وی لاگز میں کیا کچھ کہا جاتا ہے۔غیر ضروری طور پر عدالت اس کو اہمیت نہیں دے گی۔مس رپورٹنگ بھی ہورہی ہے۔ جو جس کا جی چاہتا ہے کر رہا ہے۔ اس کا حل توہین عدالت نہیں ہے۔کیپٹن (ر)صفدر نے عدالت کو بتایا کہ ایک شخص 40 سال سے وکالت کر رہا ہے، کہہ رہا ہے باجوہ نے کیس سے نکلوایا۔ کل یہی کلپ مخالفین اٹھا کر کہیں گے کہ کسی نے کیس سے بری کروایا ہے ۔ چیف جسٹس نے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ 2018 میں کوئی اگر اس عدالت کو Influence نہیں کر سکا تو اب بھی کوئی نہیں کر سکتا ۔ درخواست گزار نے کہا کہ آپ نے وقت کے فرعونوں کے خلاف فیصلہ دیا، ہمیں ضمانت دی۔ طلال چودھری اور دوسروں کو توہین عدالت میں بلایا گیا، اب ان کو کیوں نہیں بلا رہے۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ کیا آپ چاہتے ہیں اب یہ عدالت بھی وہی کرے جو وہ کرتے رہے ہیں۔ عدالت نے کیپٹن (ر)صفدر کو ہدایت دی کہ آپ غیر ضروری چیزوں میں نہ جائیں۔یہ عدالت کسی سے غیر ضروری وضاحت طلب نہیں کرے گی۔ اس کیس میں آرڈر کر کے نمٹا دیں گے۔ بعد ازاں عدالت نے کیپٹن(ر)صفدر کی اعتزاز احسن کے متنازع بیان کے خلاف توہین عدالت کی درخواست نمٹا دی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے نے کہا ہے کہ جمہوریت کی بحالی اور مضبوط بنانے کی جدوجہد میں پیپلز پارٹی کی قیادت اور کارکنان کا کردار اہم ہے۔ سانحہ کارساز کی 15 ویں برسی کے موقع اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ 18 اکتوبر 2007 کو شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے تاریخی استقبال کے لیے کراچی میں 30 لاکھ سے زائد عوام کے مجمع کو سبوتاژ کرنے کے لیے 180 جیالوں کا خون بہایا گیا۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ہمیں ہر سال 18 اکتوبر کو اپنے شہدا کو یاد کرنے اور ان کے اہل خانہ کے غم میں شریک ہونے کے ساتھ ساتھ اپنی نوجوان نسل کو اپنی تاریخ اور ان سے پہلے والی نسلوں کی جدوجہد و قربانیوں سے آگاہ کرنا چاہئیے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں نوجوان نسل کو سکھانا ہے کہ ذاتیات پر اترنا سیاست نہیں، جھوٹ بولنے کے ریکارڈ توڑنا جدوجہد نہیں ہوتی۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی ملک میں جمہوریت کو مضبوط بنانے کی جدوجہد کو آگے بڑھاتی رہے گی کیونکہ سانحہ کارساز کے شہدا کی قربانی اور ان کے اہل خانہ کی آنکھوں سے گرنے والے آنسووں کا ازالہ صرف مضبوط جمہوریت کے قیام میں پنہاں ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ آج بینظیر بھٹو اور ان کے ہزاروں جیالوں کے خون سے جمہوریت قائم ہے۔ سابق صدر آصف علی زرداری نے سانحہ کار ساز کے موقع پر اہم پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے اپنی عظیم قائد محترمہ بینظیر بھٹو شہید کے مشن کی تکمیل کرتے ہوئے 1973 کے آئین کو اصل صورت میں بحال کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری جدوجہد اس روشن صبح کیلئے ہے جب ہر نوجوان بر سر روزگار ہوگا، معاشی اور سماجی طور کمزور طبقات کو معاشی اور سماجی انصاف مہیا ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی جدوجہد کو پایہ تکمیل تک پہنچا کر پیپلزپارٹی نے آمروں کی طرف سے پارلیمنٹ سے چھینے ہوئے اختیارات پارلیمان کو واپس دلوائے ہیں۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ آج ملک کا پسماندہ علاقہ تھر کوئلے سے بجلی پیدا کر رہا ہے اور ملک کوروشن کرنے میں اپنا حصہ ڈال کر بتا رہا ہے یہ روشنی بھی محترمہ بینظیر بھٹو شہید کا خواب تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم سانحہ کار ساز کے بہادر شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں،ان جیالوں کی بہادری، وفاداری اور ثابت قدمی کا دنیا کی سیاسی تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی جن جیالوں نے بم دھماکوں سے بے خوف ہوکر اپنی عظیم بہین اور قائد کی حفاظت کی۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی عہد کرتی ہے چاہے کچھ بھی ہو جائے جمہوریت پر آنچ آنے نہیں دیگی، 18 ویں آئینی ترمیم ملک کی سالمیت اور بقا کی ضمانت ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
عالمی تنازعات، موسمیاتی تبدیلی اور کوویڈ-19 کے بعد پیدا ہونے والے معاملات کی وجہ سے غذائی بحران نے بھی سر اٹھا لیا، جس کے باعث عالمی سطح پر بہت سے مسائل نے جنم لیا ہے۔اس حوالے سے اقوام متحدہ نے دنیا کو خبردار کیا ہے کہ اگر ضروری اقدامات نہ کیے گئے تو خوراک کا موجودہ بحران 2023 میں عالمی تباہی میں تبدیل ہوسکتا ہے۔بہت سے ممالک میں جاری خشک سالی اور تنازعات اور یوکرین روس جنگ کی وجہ سے اناج کی ترسیل میں رکاوٹوں نے خوراک کے بحران کو مزید تقویت دی ہے اور لاکھوں انسانوں کو فاقہ کشی کے خطرے کا سامنا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ کے ورلڈ فوڈ پروگرام کا کہنا ہے کہ اس وقت 45 ممالک میں تقریبا 50 ملین افراد قحط کی دہلیز پر ہیں جبکہ دنیا بھر میں 800 ملین سے زیادہ لوگ ہر رات بھوکے سوتے ہیں۔بین الاقوامی مالیاتی فنڈ نے بھی اپنی رپورٹ میں متنبہ کیا ہے کہ دنیا کو خوراک کے بحران کا سامنا ہے کیونکہ قیمتوں میں بڑے اتار چڑھا سے غذائی عدم تحفظ میں اضافہ ہوا ہے۔ خوراک کے بحران سے سب سے زیادہ متاثر ہ خطہ افریقہ میں لاکھوں جانیں خطرے میں ہیں۔اقوام متحدہ کے فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن کے اعداد و شمار کے مطابق افریقی براعظم میں ہر5 میں سے ایک شخص موسمیاتی تبدیلی، تنازعات، کورونا وبا اور یوکرین روس جنگ جیسی وجوہات کی وجہ سے صحت بخش غذا سے محروم ہے۔مشرقی افریقہ میں 81 ملین لوگ خوراک کے عدم تحفظ کا شکار ہیں تو 16 ملین مشرقی افریقیوں کو کھانا پکانے اور پینے کے لیے استعمال ہونے والے صاف پانی تک رسائی نہیں ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
امریکہ میں اس برس وسط مدتی انتخابات، گزشتہ صدارتی انتخابات کا تسلسل بنتے نظر آ رہے ہیں اور مبصرین کا کہنا ہے کہ یہ انتخابات 2024 میں ہونے والے آئندہ صدارتی انتخابات کا پیش منظر ثابت ہوسکتے ہیں۔ایسوسی ایٹڈ پریس کی ایک تجزیاتی رپورٹ کے مطابق سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ صدارتی انتخابات میں شکست کے بعد بھی اپنے حمایتیوں کے بل پر انتخابات میں شکست کے خلاف جدوجہد جاری رکھی ہے۔ ان کا دعوی ہے کہ گزشتہ امریکی انتخابات میں انہیں ووٹر فراڈ کے ذریعے ہٹایا گیا۔چنانچہ وہ مہینوں امریکی صدر جو بائیڈن کے خلاف اپنے اشتعال کا اظہار کرتے رہے ہیں۔نتیجتا سیاسی مقابلے بازی کا ایک ایسا مظاہرہ دیکھنے میں آیا جس کی اس سے پہلے نظیر نہیں ملتی جس میں موجودہ صدر اور ان کے قریبی پیش رو جو مستقبل میں ان کے مدِ مقابل بھی ہو سکتے ہیں، اپنی اپنی پارٹی کے امیدواروں کے لیے حمایت حاصل کرنے کی غرض سے ملک بھر کا سفر کریں۔ٹرمپ کو اس وقت متعدد امور کی چھان بین کا سامنا ہے۔ حال ہی میں ان کے مار آ لاگو میں ہوٹل میں خفیہ دستاویز رکھنے پر تحقیقات ہو رہی ہیں۔ وہ اپنی انتخابی مہم کے دوران مسلسل بائیڈن پر تنقید کرتے رہے ہیں۔دوسری جانب بائیڈن نے پارٹی فنڈ ریزرز اور سرکاری تقاریب پر توجہ مرکوز رکھی ہے۔ وہ ری پبلکن ایجنڈے پر مسلسل تنقید کرتے رہے ہیں۔ اگرچہ وہ ٹرمپ پر براہ راست تنقید کرنے سے گریز کرتے ہیں لیکن ہفتے کے روز اوریگن میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران انہوں نے کہا کہ ری پبلکن پارٹی پر ٹرمپ کا غلبہ ہے۔دونوں رہنما عموما یکساں مقامات کا سفر کر رہے ہوتے ہیں۔
حال ہی میں دونوں نے پنسلوانیا کا دورہ چند دنوں کے وقفے سے کیا ہے۔امریکہ کی سدرن میتھوڈسٹ یونیورسٹی میں سینٹر آف پریزیڈینشل ہسٹری کے بانی ڈائریکٹر جیفری اینجل کا کہنا ہے کہ یہ بہت تعجب خیز بات ہے۔ان کا کہنا تھا کہ 1932 میں ڈیموکریٹ فرینکلن روزویلٹ سے ہارنے کے بعد ری پبلکن ہربرٹ ہوور کی اقتدار میں واپسی کی کوششوں کے بعد یہ پہلی دفعہ ہے کہ کوئی سابقہ صدر انتخابات میں ناکامی کے بعد سیاسی سفر جاری رکھے ہوئے ہے۔بائیڈن اور ٹرمپ نے اگرچہ باضابطہ طور پر دوبارہ صدارتی انتخاب لڑنے کا اعلان نہیں کیا ہے تاہم اگر وہ دونوں اگلے صدارتی انتخاب میں دوبارہ آمنے سامنے آتے ہیں تو یہ امریکہ کی سیاسی تاریخ کی طویل ترین سیاسی مسابقت ثابت ہوگی۔حال ہی میں اے پی اور این او آر سی کی جانب سے کئے جانے والے ایک سروے کے مطابق دس میں سے صرف تین امریکی بائیڈن اور ٹرمپ کو دوبارہ صدر دیکھنا چاہتے ہیں۔اینجل کا کہنا ہے کہ ان دونوں رہنماں کے مابین دوبارہ سیاسی ٹاکرہ ہوتا ہے تو اس کا مطلب ہے کہ ملک سیاسی طور پر آگے نہیں بڑھ رہا ہے۔حال ہی میں بائیڈن نے سی این این پر ایک انٹرویو کے دوران ایک سوال کے جواب میں کہا ہے کہ وہ سمجھتے ہیں کہ وہ ڈونلڈ ٹرمپ کو دوبارہ شکست دے سکتے ہیں۔جب کہ ٹرمپ اب بھی اپنے حمایت یافتہ امیدواروں کی انتخابی ریلیوں میں اپنا یہ دعوی دہراتے ہیں کہ بائیڈن نے ووٹر فراڈ کی مدد سے اقتدار حاصل کیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
امریکی ریاست کیلیفورنیا میں 6 افراد کی ہلاکت کا ذمہ دار ٹھہرائے جانے والے قاتل ویسلے برانلی کوحراست میں لے لیا گیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سٹاکٹن پولیس ڈیپارٹمنٹ کے چیف اسٹینلے میک فیڈن نے اطلاع دی ہے کہ 43 سالہ ویسلے برانلی کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ ایک نئے شکار کی تلاش میں تھا۔انہوں نے بتایا کہ"ہماری خفیہ ٹیم نے مشکوک شخص کا تعاقب کرتے ہوئے اس کی حرکات و سکنات کا جائزہ لیا۔ ہم سمجھتے ہیں کہ یہ اب کسی نئے شکار کی تلاش میں تھا، لہذا اس کی گرفتاری سے مزید کسی جانی نقصان کا سد باب کیے جانے پر ہمیں پورا یقین ہے۔پولیس انسپکٹر نے اس جانب توجہ مبذول کرائی ہے کہ گرفتاری کے وقت یہ شخص سیاہ کپڑوں اور ماسک میں ملبوس تھا اور اس کے پاس ہتھیار بھی موجود تھا۔برانلی کو چھ مردوں کے قتل کا مرتکب سمجھا جاتا ہے جنہیں 8 جولائی سے 27 ستمبر کے درمیان ریاست کے اسٹاکٹن شہر میں بلا کسی اشتعال انگیزی کے رات کے وقت گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں توڑ پھوڑ اور عوامی املاک کو نقصان پہنچانا قابل برداشت نہیں ہے اور ایران اس اصول سے مستثنی نہیں ہے۔ ایرانی خبررساں ادارے کے مطابق یہ بات حسین امیر عبداللہیان نے ٹوئیٹر پر اپنے بیان میں کہی۔انہوں نے کہا کہ یورپی یونین نے آج ایک غلط حساب کتاب کے ساتھ ایک بار پھر غلط معلومات کی بنیاد پر ایرانیوں کے خلاف پابندیوں کے غیر موثر حربے کا سہارا لیا۔یورپی یونین کے وزرائے خارجہ کی کونسل نے آج انسانی حقوق کے مسائل کے بہانے میں 11 ایرانی شخصیات اور چار اداروں ایرانی شخصیات، چار ادارے بشمول اخلاقی سلامتی پولیس، ایرانی پولیس فورس اور اس کے متعدد منتظمین کو اپنی پابندیوں کی نئی فہرست میں شامل کردیا۔ اس فہرست میں ایرانی وزیر مواصلات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی عیسی زارع پور کا نام بھی انٹرنیٹ کو بند کرنے کی وجہ سے شامل ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
آسٹریلیا نے اعلان کیا ہے کہ وہ اب مغربی یروشلم کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم نہیں کرتا۔ اس طرح وہ متنازع فیصلہ واپس لے لیا گیا ہے جو سابق کنزرویٹو حکومت نے کیا تھا۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق آسٹریلیا کی وزیر خارجہ پینی وونگ نے ایک بیان میں کہا کہ یروشلم کی حتمی حیثیت کا تعین اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان امن مذاکرات کے نتیجے میں ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ہم ایسے نقطہ نظر کی حمایت نہیں کریں گے جس سے دو ریاستی حل کو نقصان پہنچے۔انہوں نے مزید کہا کہ آسٹریلیا کا سفارت خانہ ہمیشہ تل ابیب میں رہا ہے، اور رہے گا۔سنہ 2018 میں سکاٹ موریسن کی قیادت میں قدامت پسند آسٹریلوی حکومت نے مغربی یروشلم کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی قیادت کی پیروی کی۔اس اقدام سے آسٹریلوی شہریوں میں سخت ردعمل کا باعث بنا اور پڑوسی ملک انڈونیشیا کے ساتھ تعلقات میں تنا پیدا ہوا جس کے بعد دنیا کی سب سے زیادہ آبادی والے مسلم اکثریتی ملک کے ساتھ عارضی طور پر آزاد تجارتی معاہدے کو تعطل کا شکار کر دیا۔یروشلم پر اسرائیلی اور فلسطینی دونوں ہی دعوی کرتے ہیں اور زیادہ تر غیر ملکی حکومتیں اسے کسی بھی ریاست کا دارالحکومت قرار دینے سے گریز کرتی ہیں۔
وونگ نے کہا کہ میں جانتی ہوں کہ اس سے آسٹریلوی کمیونٹی کے ایک حصے میں تنازع اور پریشانی پیدا ہوئی ہے، اور آج حکومت اسے حل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔انہوں نے موریسن حکومت پر الزام لگایا کہ وہ ساحل سمندر کے کنارے سڈنی کے مضافاتی علاقے میں ایک بڑی یہودی برادری کے علاقے سے ضمنی الیکشن جیتنے کے لیے یہ سب کر رہے تھے۔آپ جانتے ہیں کہ یہ کیا تھا؟ یہ ایک گھٹیا ڈرامہ تھا، وینٹ ورتھ کی سیٹ اور ضمنی انتخاب جیتنے کے لیے۔مرکزی بائیں بازو کی لیبر پارٹی، جس میں انتھونی البانی وزیراعظم اور وونگ وزیر خارجہ ہیں، مئی 2022 میں اقتدار میں آئی۔وونگ نے اصرار کیا کہ اس فیصلے سے اسرائیل سے کسی دشمنی کا اشارہ نہیں ملتا۔انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا ہمیشہ اسرائیل کا ثابت قدم دوست رہے گا۔ ہم اسرائیل کو باضابطہ طور پر تسلیم کرنے والے پہلے ممالک میں شامل تھے۔ہم اسرائیل اور آسٹریلیا میں یہودی برادری کی اپنی حمایت میں پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ ہم فلسطینی عوام کی حمایت میں یکساں طور پر غیر متزلزل ہیں، بشمول انسانی امداد کے۔اسرائیل نے سنہ 1967 کی چھ روزہ جنگ میں مشرقی یروشلم پر قبضہ کر لیا تھا اور بعد میں اس کا الحاق کرتے ہوئے پورے شہر کو اپنا ابدی اور ناقابل تقسیم دارالحکومت قرار دیا تھا۔فلسطینی شہری مشرقی حصے کو مستقبل کی فلسطینی ریاست کے دارالحکومت کے طور پر دیکھتے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
کورونا کے 32 کیسز رپورٹ، 40 مریضوں کی حالت نازک،قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ )کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 7 ہزار 597کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 32 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔ اس طرح گزشتہ 24 گھنٹوں میں کئے گئے مثبت کورونا ٹیسٹ کی شرح 0.42 فیصد رہی ہے، مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے کوئی بھی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 40 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
بلوچستان کے علاقے خاران میں سی ٹی ڈی اور حساس اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے 4 مبینہ دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا، مارے گئے دہشت گرد نوشکی ایف سی ہیڈ کوارٹر پر حملے میں ملوث تھے۔ کانٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) حکام کے مطابق سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر خاران کے علاقے زیریں جنگل میں کارروائی کی، اس دوران سکیورٹی فورسز اور مبینہ دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا جس کے نتیجے میں چار مبینہ دہشتگرد ہلاک ہوئے، آپریشن کے بعد مبینہ دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد ہوا۔ حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشتگرد نوشکی ایف سی کیمپ پر حملوں سمیت خاران اور اس سے ملحقہ علاقوں میں ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث رہے ہیں، مزید تحقیقات بھی جاری ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
امریکی حکمران جماعت ڈیموکریٹ کے سینیٹر کرس وین ہالن نے کہا ہے کہ امریکا پاکستان میں حکومت کی تبدیلی میں ملوث نہیں۔ امریکی ریاست میری لینڈ میں تقریب کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کرس وین ہالن نے کہا ہے کہ پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان کا یہ کہنا کہ ان کی حکومت کے خاتمے میں امریکا کا ہاتھ ہے سراسر الزام ہے جس میں کوئی صداقت نہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ میری نظر میں پاکستانی عوام کو یہ فیصلے انتخابات کے ذریعے کرنے کی ضرورت ہے اور پاکستان کے عوام جس کو بھی منتخب کریں امریکہ کو اس کے ساتھ مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ کرس وین ہالن نے مزید کہا کہ میں نے سابق پاکستانی وزیر اعظم کے ساتھ بہت سے معاملات پر کام کیا جس میں پاکستان اور امریکہ کے مضبوط تعلقات بھی شامل ہیں لیکن میں یہ کہوں گا کہ ان کا یہ دعوی درست نہیں ہے کہ ان کی برطرفی میں امریکا ملوث ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان کے ایٹمی اثاثوں کی سکیورٹی سے مطمئن ہیں، پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو اہمیت دیتے ہیں۔ امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ویدنت پٹیل نے نیوز بریفنگ کے دوران مزید کہا ہے کہ پاکستان عالمی برادری سے اپنے معاہدے پورے کررہا ہے، امریکا ہمیشہ ایک محفوظ اور خوشحال پاکستان کو اپنے مفادات کے لیے اہم سمجھتا ہے، امریکا پاکستان کے ساتھ طویل مدتی تعاون کی قدر کرتا ہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل امریکی صدر نے پاکستان کے ایٹمی اثاثوں کے غیر محفوظ ہونے کا بیان دیا تھا جس پر پاکستان نے امریکی سفیر کو دفتر خارجہ طلب کر کے ڈی مارش دیا تھا، وزیراعظم شہباز شریف اور وزیرخارجہ نے بھی شدید ردعمل ظاہر کیا تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
وزیر اعظم کی ایڈوائس پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ریکوڈک ریفرنس سپریم کورٹ میں دائر کر دیا۔ ریکوڈک ریفرنس میں عدالت عظمی سے غیر ملکی کمپنی سے معاہدے سے متعلق رائے لی جائے گی۔ واضح رہے کہ 30 ستمبر کو وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں وفاقی کابینہ نے ریکوڈک پر ریفرنس سپریم کورٹ بھیجنے کی منظوری دی تھی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
بیجنگ(شِنہوا) دنیا بھرکے سیاسی رہنماؤں نے کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی 20ویں کانگریس کے آغاز پر سی پی سی کی مرکزی کمیٹی اور اس کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ کو بھیجے گئے مبارکباد کے پیغامات میں سی پی سی کی قیادت میں چین کی کامیابیوں کو سراہا ہے۔
رہنماؤں نے کہا کہ سی پی سی نے چین کو دنیا کی ایک بڑی معیشت بنانے میں چینی عوام کی رہنمائی کی ہے جس نے غربت کے خاتمے، سائنسی اور تکنیکی اختراعات اور دیگر کئی شعبوں میں شاندار کامیابیاں حاصل کی ہیں۔
ارجنٹائن کے صدر البرٹو فرنانڈیز نے کہا کہ سی پی سی کی مضبوط قیادت اقتصادی اور سماجی ترقی جیسے شعبوں میں چین کی عظیم کامیابیوں کی کلید ہے۔
صدر فرنانڈیز نے کہا کہ جنرل سیکرٹری شی نے غربت کے خاتمے، سائنسی اور تکنیکی اختراعات اور کوویڈ-19 کی وبا کے خلاف جنگ میں عالمی شہرت یافتہ کامیابیاں حاصل کرنے میں سی پی سی کی قیادت کی ہے۔
چین نے 2021 میں ملک میں غربت کی موجودہ لکیرکے نیچے رہنے والے آخری 9کروڑ89لاکھ 90ہزار غریب دیہی باشندوں کو غربت سے نکالنے کا اعلان کرتے ہوئے تمام 832 غریب کاؤنٹیز اور1لاکھ 28ہزار دیہاتوں کو غربت کی فہرست سے نکال دیا تھا۔ تاجکستان کی پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ، صدر امام علی رحمان نے کہا کہ سی پی سی کی شاندار قیادت میں، چینی عوام نے اقتصادی اور سماجی ترقی اور قومی جدیدیت میں شاندار کامیابیاں حاصل کی ہیں۔
اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ چین نے وبا کا مقابلہ کرنے، غربت سے لڑنے اور آلودگی پر قابو پانے جیسے شعبوں میں کامیابی حاصل کی ہے، فلسطینی صدر اور فتح پارٹی کے چیئرمین محمود عباس نے کہا کہ ملک سائنس و ٹیکنالوجی، معیشت اور تعلیم جیسے شعبوں میں دنیا کی قیادت کر رہا ہے۔
گبون کے صدر علی بونگو اونڈیمبا نے کہا کہ سی پی سی کی قیادت میں، چین آج دنیا کی بڑی معیشتوں میں شمار ہوتا ہے، جو دوست چینی عوام کے لیے استحکام اور بہبودلائی ہے۔
منگول پیپلز پارٹی کے چیئرمین لووسنامسرائی اویون ایرڈین نے کہا کہ ایک بڑی عالمی معیشت کے طور پر، چین نے غربت کے خلاف جنگ اور ہر لحاظ سے ایک معتدل خوشحال معاشرے کی تعمیر میں اپنی مکمل فتح دنیاکے سامنے پیش کی ہے۔
بیجنگ(شِنہوا) دنیا بھرکے سیاسی رہنماؤں نے کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی 20ویں کانگریس کے آغاز پر سی پی سی کی مرکزی کمیٹی اور اس کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ کو بھیجے گئے مبارکباد کے پیغامات میں سی پی سی کی قیادت میں چین کی کامیابیوں کو سراہا ہے۔
رہنماؤں نے کہا کہ سی پی سی نے چین کو دنیا کی ایک بڑی معیشت بنانے میں چینی عوام کی رہنمائی کی ہے جس نے غربت کے خاتمے، سائنسی اور تکنیکی اختراعات اور دیگر کئی شعبوں میں شاندار کامیابیاں حاصل کی ہیں۔
ارجنٹائن کے صدر البرٹو فرنانڈیز نے کہا کہ سی پی سی کی مضبوط قیادت اقتصادی اور سماجی ترقی جیسے شعبوں میں چین کی عظیم کامیابیوں کی کلید ہے۔
صدر فرنانڈیز نے کہا کہ جنرل سیکرٹری شی نے غربت کے خاتمے، سائنسی اور تکنیکی اختراعات اور کوویڈ-19 کی وبا کے خلاف جنگ میں عالمی شہرت یافتہ کامیابیاں حاصل کرنے میں سی پی سی کی قیادت کی ہے۔
چین نے 2021 میں ملک میں غربت کی موجودہ لکیرکے نیچے رہنے والے آخری 9کروڑ89لاکھ 90ہزار غریب دیہی باشندوں کو غربت سے نکالنے کا اعلان کرتے ہوئے تمام 832 غریب کاؤنٹیز اور1لاکھ 28ہزار دیہاتوں کو غربت کی فہرست سے نکال دیا تھا۔ تاجکستان کی پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ، صدر امام علی رحمان نے کہا کہ سی پی سی کی شاندار قیادت میں، چینی عوام نے اقتصادی اور سماجی ترقی اور قومی جدیدیت میں شاندار کامیابیاں حاصل کی ہیں۔
اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ چین نے وبا کا مقابلہ کرنے، غربت سے لڑنے اور آلودگی پر قابو پانے جیسے شعبوں میں کامیابی حاصل کی ہے، فلسطینی صدر اور فتح پارٹی کے چیئرمین محمود عباس نے کہا کہ ملک سائنس و ٹیکنالوجی، معیشت اور تعلیم جیسے شعبوں میں دنیا کی قیادت کر رہا ہے۔
گبون کے صدر علی بونگو اونڈیمبا نے کہا کہ سی پی سی کی قیادت میں، چین آج دنیا کی بڑی معیشتوں میں شمار ہوتا ہے، جو دوست چینی عوام کے لیے استحکام اور بہبودلائی ہے۔
منگول پیپلز پارٹی کے چیئرمین لووسنامسرائی اویون ایرڈین نے کہا کہ ایک بڑی عالمی معیشت کے طور پر، چین نے غربت کے خلاف جنگ اور ہر لحاظ سے ایک معتدل خوشحال معاشرے کی تعمیر میں اپنی مکمل فتح دنیاکے سامنے پیش کی ہے۔
دمشق(شِنہوا) شام کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی گیئر پیڈرسن نے شام کے بحران کے حل کے لیے سیاسی محاذ پر پیش رفت حاصل کرنے پر زور دیا ہے۔شام کے وزیر خارجہ فیصل مقداد کے ساتھ ملاقات کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے پیڈرسن نے شامی عوام کو درپیش مشکلات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ 2020 میں جنگ بندی ہونے کے باوجود اب بھی بہت سے شہری مارے جا رہے ہیں اور1کروڑ 50لاکھ شامی باشندوں کو اب بھی امداد کی ضرورت ہے۔ پیڈرسن نے کہا کہ اقوام متحدہ اب بھی انسانی امداد فراہم کرنے اور ملک گیر جنگ بندی کی حمایت کے لیے کوششوں کے لیے پرعزم ہے، لیکن سیاسی محاذ پر پیش رفت کے بغیر یہ دونوں عوامل کافی نہیں ہیں۔ اقوام متحدہ کے ایلچی نے کہا کہ انہوں نے اور مقداد نے سلامتی کونسل کی قرارداد 2254 کے مطابق اعتماد سازی کے اقدامات کے قیام کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا جو شام کے بحران کے سیاسی حل کے لیے ایک روڈ میپ فراہم کرتے ہیں۔
کمپالا(شِنہوا) یوگنڈا میں ایبولا کی بیماری پر قابوپانے کی کوششوں کے تحت ملک کے صدر یوویری موسیوینی نے دارالحکومت کمپالا میں ہائی ایبولا ریسپانس الرٹ جاری کردیا۔
موسیوینی نے پیر کو ایک ٹویٹ میں بتایا کہ وبا کے مرکزی علاقے مبیندے سے کمپالا آنے والے دو کیسز کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور ان کیسز سے رابطے میں رہنے والوں میں انفیکشن کا خطرہ ہے۔
موسیوینی نے کہا کہ دارالحکومت میں جن دو کیسزکے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں وہ ضلع مبیندے سے آئے تھے اور ان کے کیسز کا شمارمبیندے میں ہی کیا جائے گا، تاہم ان دو کیسوں کے رابطوں اور انفیکشن کے خطرات کی وجہ سے وہ کمپالا شہر کو ردعمل موڈ کے طور پر مکمل طور پر متحرک کرنے کی ہدایت کررہے ہیں۔
اس سے قبل صدر موسیوینی نے ملک میں اس بیماری کے پھیلاؤ پر قابو پانے کے لیے ہفتہ کو مبیندے اور کسنڈا اضلاع میں 21 دن کا لاک ڈاؤن اور رات کا کرفیو نافذ کیا تھا۔
بغداد(شِنہوا) عراق کے نو منتخب صدر عبداللطیف رشید نے پیر کو اپنا عہدہ سنبھال لیا،نو منتخب صدرنے نئی حکومت کی جلد تشکیل کی امید ظاہر کی ہے۔
بغداد کے صدارتی محل میں ہونے والی ایک تقریب کے دوران ٹیلی ویژن پر خطاب کرتے ہوئے نو منتخب صدر نے کہا کہ یہ بات ہمارے ذہن میں ہے کہ عراقی عوام نئی حکومت سے کس چیز کی توقع کر رہے ہیں،جس کے بارے ہمیں امید ہے کہ وہ جلد تشکیل پائے گی،جو سیکورٹی، استحکام اور خدمت کے لیے لوگوں کی امنگوں کو پورا کرنے کے لیے مضبوط، موثر اور متحد ہوگی۔
رشید نے ملک کے آئین، خودمختاری، اتحاد اور آزادی کے تحفظ کاعہد کرتے ہوئے کہا کہ نیم خود مختار علاقے کردستان اور بغداد میں مرکزی حکومت کے درمیان مسائل کو حل کرنے سمیت سیاسی قوتوں کو مذاکرات کے ذریعے قریب لانے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔
عراقی صدر نے مزید کہا کہ وہ مشترکہ مفادات کو فروغ دینے کے لیے اس کے پڑوسی ممالک اور عالمی برادری کے درمیان مضبوط اور متوازن تعلقات قائم کرنے کی کوشش کریںگے۔
تہران (شِنہوا) ایران کے پاسداران اسلامی انقلاب (آئی آرجی سی) کی زمینی فورس نے ملک کے شمال مغربی علاقے آراس میں بڑے پیمانے پر تین روزہ فوجی مشقوں کا آغاز کردیا ہے۔
نیم سرکاری خبر ایجنسی تسنیم کی رپورٹ کے مطابق یہ جنگی مشقیں ملک کی شمال مغربی سرحدوں کے ساتھ واقع اردبیل اور مشرقی آذربائیجان کے صوبوں میں کی جارہی ہیں۔
آئی آر جی سی کی زمینی فورس کے کمانڈر محمد پاک پور نے بتایا کہ جنگی مشقوں کے دوران ہیلی بورن اور فضائی کارروائیاں، رات کی کارروائیاں اور جنگی ہیلی کاپٹروں اور خود کش ڈرونز کے آپریشنز کیے جائیں گے۔
رپورٹ کے مطابق،ملٹری پونٹون پلوں کی تعمیرسمیت فوجی مشقوں میں ہائبرڈ سیکورٹی اور مختلف دفاعی منظرنامے شامل ہیں۔
نئی دہلی(شِنہوا) کاربن اخراج میں کمی کی کوششوں کے تحت بھارت کی نیشنل تھرمل پاور کارپوریشن (این ٹی پی سی) نے جاپان کی مٹسوبشی ہیوی انڈسٹریز اور اس کی ذیلی کمپنی مٹسوبشی پاور انڈیا کے ساتھ مفاہمت کی ایک یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کیے ہیں۔
وفاقی وزارت بجلی کی جانب سے پیر کو ایک سرکاری بیان میں بتایا گیا کہ ایم او یوکے تحت شمالی ریاست اتر پردیش میں این ٹی پی سی اوریا گیس پاور پلانٹ میں نصب ایم ایچ آئی-701 ڈی گیس ٹربائنز میں قدرتی گیس کے ساتھ ہائیڈروجن کی ملاوٹ سے کو-فائرنگ کی فزیبلٹی کی راہ ہموار ہوگی۔
این ٹی پی سی 70ہزار234 میگاواٹ کی مجموعی صلاحیت کے ساتھ بھارت کی سب سے بڑی مربوط توانائی کمپنی ہے۔ اوریا گیس پاور پلانٹ کی مجموعی پیداواری صلاحیت 663 میگاواٹ ہے، جس میں چار گیس ٹربائن کمبائنڈ سائیکل موڈ میں کام کر رہی ہیں۔
کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے تنظیمی شعبے کے نائب سربراہ شوچھی فانگ دارالحکومت بیجنگ میں جاری سی پی سی کی 20ویں قومی کانگریس کے موقع پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے۔(شِنہوا)
چین کے دارالحکومت بیجنگ میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی جاری 20ویں قومی کانگریس کے موقع پر ہونے والی پریس کانفرنس کے دوران ایک صحافی ویڈیو لنک کے ذریعے سوال کرتے ہوئے۔(شِنہوا)
کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کے مرکزی کمیشن برائے نظم وضبط معائنہ کے نائب سربراہ اور قومی نگران کمیشن کے نائب سربراہ شیاؤ پھی دارالحکومت بیجنگ میں جاری سی پی سی کی 20ویں قومی کانگریس کے موقع پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے۔(شِنہوا)
کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کے مرکزی کمیشن برائے نظم وضبط معائنہ کے نائب سربراہ اور قومی نگران کمیشن کے نائب سربراہ شیاؤپھی،سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے تنظیمی شعبے کے نائب سربراہ شوچھی فانگ اور سی پی سی مرکزی کمیٹی کے پالیسی ریسرچ آفس کے نائب سربراہ تیان پھیان دارالحکومت بیجنگ میں جاری سی پی سی کی 20ویں قومی کانگریس کے موقع پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے۔(شِنہوا)
کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کے مرکزی کمیشن برائے نظم و ضبط معائنہ کے نائب سربراہ اور قومی نگران کمیشن کے نائب سربراہ شیاؤ پھی، سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے تنظیمی شعبے کے نائب سربراہ شو چھی فانگ اور سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے پالیسی ریسرچ آفس کے نائب سربراہ تیان پھیان دارالحکومت بیجنگ میں جاری سی پی سی کی 20ویں قومی کانگریس کے موقع پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے۔(شِنہوا)
آئی سی سی مینز ٹی20 ورلڈ کپ کے سلسلے میں آخری تین وارم اپ میچز 19 اکتوبر کو کھیلے جائیں گے ،پاکستان کرکٹ ٹیم اپنا دوسرا اور آخری وارم اپ میچ افغانستان کے خلاف برسبین میں کھیلے گی۔، آئی سی سی کے زیراہتمام ٹی 20 ورلڈ کپ کا پہلا رائونڈ آسٹریلیا میں شروع ہو گیا ہے، سپر رائونڈ میں شامل ٹیموں کے درمیان وارم اپ میچوں کا سلسلہ 19 اکتوبر کو ختم ہوجائے گا اور 19 اکتوبر کو آخری تین وارم اپ میچز کھیلے جائیں گے ،پہلا وارم اپ میچ پاکستان اور افغانستان کی ٹیموں کے درمیان برسبین میں کھیلا جائے گا،دوسرا وارم اپ میچ بنگلہ دیش اور جنوبی افریقا کی ٹیموں کے درمیان جبکہ تیسرا اور آخری وارم اپ میچ نیوزی لینڈ اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا،واضح رہے کہ آئی سی سی کے زیراہتمام ٹی 20 ورلڈ کپ سپر 12 مرحلے کا آغاز 22 اکتوبر سے ہوگا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
قومی سٹریٹ چائلڈ فٹ بال ٹیم شاندار کارکردگی کے بعد پاکستان واپس پہنچ گئی،پاکستان سٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم قطر سے اسلام آباد انٹرنیشنل ائرپورٹ پہنچی، اسلام آباد ائر پورٹ پر قومی سٹریٹ چائلڈ فٹ بال ٹیم کا شاندار استقبال کیا گیا، قومی چائلڈ سٹریٹ فٹبال ٹیم کو پھولوں کے ہار پہنائے گئے،قومی سٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم ورلڈ کپ میں رنر آپ رہی ہے اور قومی فٹ بال ٹیم کو فائنل میں مصر سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے وارم اپ میچ میں جنوبی افریقا نے نیوزی لینڈ کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی،وارم اپ میچ میں جنوبی افریقا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تو کیویز بلے باز بیٹنگ پر آئے لیکن جنوبی افریقا کے بولرز نے انہیں زیادہ رنز اسکور نہ کرنے دیا،نیوزی لینڈ کی جانب سے سب سے زیادہ 26 رنز مارٹن گپٹل نے بنائے اور پوری ٹیم 98 رنز پر آئوٹ ہوگئی،جنوبی افریقا کے کشوا مہاراج نے تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا،جنوبی افریقا نے نیوزی لینڈ کے آسان ہدف کو ایک وکٹ کے نقصان پر پورا کرلیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
متحدہ عرب امارات کے 16سالہ آل رائونڈر آیان افضل خان مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کھیلنے والے دنیا کے سب سے کم عمر کھلاڑی بن گئے،گزشتہ روز آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے پہلے مرحلے کے دوسرے میچ میں نیدرلینڈز نے دلچسپ مقابلے کے بعد یو اے ای کو تین وکٹوں سے شکست دی،اس میچ میں یو اے ای کی جانب سے آیان خان اپنا پہلا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میچ کھیل رہے تھے، انہوں نے پاکستان کے محمد عامر کا ریکارڑ توڑتے ہوئے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کھیلنے والے سب سے کم عمر کھلاڑی کا اعزاز اپنے نام کرلیا،آیان نے 16 سال 335 دن کی عمر میں پہلا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میچ کھیلا۔انہوں نے میچ میں 3 اوورز میں 15 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی جبکہ 5 رنز بھی بنائے،اس سے قبل پاکستان کے محمد عامر نے 2009 میں17 سال اور 55 دن کی عمر میں انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا پہلا میچ کھیلا تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
دومرتبہ ٹی ٹوئنٹی کے ورلڈ چیمپئن ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان ڈیرن سیمی نے کہا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے کے لیے آسٹریلیا اور انڈیا کو شکست دینا ہوگی،سابق کپتان اور پی جے ایل کی ٹیم حیدر آباد ہنٹرز کے مینٹور ڈیرن سیمی نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ آسٹریلیا اور انڈیا کو آپ شکست نہیں دے سکتے تو آپ ورلڈکپ نہیں جیت سکتے کیونکہ آسٹریلیا ٹیم دفاعی چیمپئن ہے اور اپنے ملک میں کھیل رہی ہے،انہوں نے کہا کہ اگر انڈیا کی بات کی جائے تو ان کی کرکٹ ٹیم جس انداز سے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کھیلتی ہے اس کا سب کو علم ہے،ڈیرن سیمی نے کہا کہ جہاں تک پاکستان ٹیم کا تعلق ہے، پاکستان ویسا ہی کر سکتی ہے جو وہ ہمیشہ آئی سی سی ایونٹ میں کرتی ہے، پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف ٹف ہوم سیریز کھیلی، اس کے بعد نیوزی لینڈ میں تین ملکی سیریز جیتی،انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ کی کنڈیشنز آسٹریلیا سے ملتی جلتی ہیں، اس کا فائدہ ہوگا لیکن پاکستان ٹیم کو مڈل اوورز میں کچھ کرنے کی ضرورت ہوگی ، بابر اعظم اور محمد رضوان کے ٹاپ آرڈر میں لمبا کھیلنے سے مڈل آرڈربیٹرز کے پاس کم اوور بچتے ہیں، سات آٹھ اوورز میں پھر مڈل آرڈرز کو فنش کرنا ہوتا ہے،سابق آل رائونڈر کا کہنا تھا کہ بولنگ پاکستان ٹیم کی قوت ہے، شاہین آفریدی کی و اپسی ہو رہی ہے جس کا پاکستان ٹیم کو فائدہ ہوگا، یہ ایک مثبت چیز ہے جو پاکستان ٹیم کے لیے ہوئی ہے، پاکستان کو تسلسل کے ساتھ کھیلنے کی ضرورت ہے، اگر پاکستان تسلسل کے ساتھ کھیلتی ہے تو ٹورنامنٹ جیت سکتی ہے،ڈیرن سیمی نے کہا کہ ٹی ٹونٹی کرکٹ پر ہم نے ہمیشہ فخر کیا، فرسٹ رائونڈ کھیلنا مایوس کن ہے ، 2010سے 2016تک ناک آئوٹ مرحلے تک پہنچتے رہے ، گزشتہ ورلڈکپ اور اس مرتبہ ہم کوالیفائی نہ کر سکے ، افسوس ہوتا ہے،انہوں نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ نکولس پورن اینڈ کمپنی کچھ ضرور کرے گی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)نے بنگلہ دیش انڈر19 کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کی تاریخوں کا اعلان کر دیا ،مہمان اسکواڈ ایک چار روزہ اور پانچ ون ڈے میچز کھیلنے کے لیے یکم سے 19 نومبر تک پاکستان کا دورہ کرے گی۔ یہ تمام چھ میچز 4 سے 18 نومبر تک اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں کھیلے جائیں گے، محدود طرز کے میچز 45 اوورز پر مشتمل ہوں گے،بنگلہ دیش انڈر 19 نے آخری مرتبہ نومبر 2007 میں پاکستان کا دورہ کیا تھا۔ اس دوران دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا واحد چار روزہ میچ نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا گیا، جو ڈرا پر ختم ہوا تھا۔ ٹور میں شامل پانچ میں سے تین ون ڈے میچز بنگلہ دیش نے جیتے تھے،آئی سی سی کے قواعد کے مطابق آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈکپ 2024 میں شرکت کے لیے کھلاڑی کا 31 اگست 2004 کو یا اس کے بعد پیدا ہونا لازمی ہے،ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ پی سی بی ذاکر خان کا کہنا تھا کہ سال 2022 پاکستان میں بین الاقوامی ٹیموں کی میزبانی کا سال ہے، لہذا، وہ نومبر میں بنگلہ دیش انڈر 19 ٹیم کا خیر مقدم کرنے کے منتظر ہیں،انہوں نے کہا کہ یہ 15 سالوں میں پاکستان میں پہلی جونیئر بین الاقوامی سیریز ہوگی، ایک چار روزہ اور پانچ محدود طرز کی کرکٹ کے میچز پر مشتمل یہ سیریز دونوں اطراف کے کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع فراہم کرے گی،سیریز کے لیے قومی انڈر 19 اسکواڈ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا،بنگلہ دیش انڈر 19 ٹیم کی آمد یکم نومبر کو ہوگی جبکہ 4 تا 7 نومبر چار روزہ میچ کھیلا جائے گا۔ اسکے بعد پہلا ون ڈے 10 نومبر کو، دوسرا ون ڈے 12 نومبر، تیسرا ون ڈے 14 نومبر، چوتھا ون ڈے 16 نومبر اور پانچواں ون ڈے 18 نومبر کو کھیلا جائے گا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
آئی سی سی مینز ٹی 20ورلڈ کپ کوالیفائنگ رائونڈ کے میچ میں ایک اور اپ سیٹ ہوگیا، اسکاٹ لینڈ نے ویسٹ انڈیز کو 42 رنز سے شکست دے دی،ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کی ابتدائی وکٹ 20رنز پر گری جس کے بعد دیگر کھلاڑی وقفے وقفے سے آئوٹ ہوتے گئے، پوری ٹیم 18.3اوور میں 118رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی،جیسن ہولڈر 38رنز بنا کر نمایاں رہے،آسٹریلیا کے شہر ہوبارٹ میں کھیلے گئے میچ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر اسکاٹ لینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ اسکاٹ لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 5وکٹوں کے نقصان پر 160رنز بنائے،اسکاٹش اوپنر جارج منسی 66 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے جبکہ ویسٹ انڈیز کی جانب سے جوزف اور ہولڈر نے دو دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ بارش کے باعث میچ کچھ دیر کے لیے رکا بھی رہا،ٹی 20ورلڈ کپ کے پہلے مرحلے میں کوالیفائنگ میچز کھیلے جا رہے ہیں۔ ٹورنامنٹ کے لیے 8ٹیموں کو دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پہلے مرحلے کے اختتام پر چار ٹیمیں مین راونڈ سپر 12کے لیے کوالیفائی کریں گی جس کا آغاز 22اکتوبر سے ہوگا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
سٹاک ہوم(شِنہوا) سویڈن کی پارلیمنٹ نے ماڈریٹ پارٹی کے رہنما الف کرسٹرسن کو ملک کا نیا وزیر اعظم منتخب کرلیا ہے۔
پیر کو ہونے والی رائے شماری میں کرسٹرسن کو 349 ارکان پر مشتمل پارلیمنٹ میں 176 ووٹ ملے، جبکہ ان کی مخالفت میں 173ووٹ پڑے،رائے شماری میں تمام ارکان نے حصہ لیا۔
توقع ہے کہ کرسٹرسن منگل کو اپنی نئی کابینہ کا اعلان کریں گے۔
ماڈریٹ پارٹی، کرسچن ڈیموکریٹس، لبرل پارٹی اور سویڈن ڈیموکریٹس پر مشتمل، کرسٹرسن کی زیرقیادت بلیو بلاک نے حالیہ انتخابات میں پارلیمنٹ کی 349 میں سے 176 نشستیں حاصل کی تھیں۔
بیجنگ(شِنہوا) کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی 20 ویں قومی کانگریس میں چین کو جدید بنانے کی مہم کے لائحہ عمل سے متعلق گزشتہ روز پیش کی گئی رپورٹ نے دنیا کی توجہ حاصل کی ہے۔
بین الاقوامی مبصرین کے ایک گروپ نے عالمی امن کے لیے چین کے عزم اور سی پی سی کی جانب سے پیش کردہ خاکے میں ہم نصیب خوشحالی کا نوٹس لیتے ہوئے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ چین مستقبل میں عالمی برادری سے مزید تعاون کرے گا۔ اعلیٰ معیاری ترقی:
شی جن پھنگ نے سی پی سی کانگریس میں اہم رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ چین ترقی کے نئے ماڈلز کی تشکیل سازی میں تیزی لاتے ہوئے اعلیٰ معیار کی ترقی کو آگے بڑھائے گا۔ شی نے کہا کہ ہمیں نئے ترقیاتی فلسفے کو تمام شعبوں میں پوری طرح اور دیانتداری سے لاگو کرنا چاہیے، سوشلسٹ مارکیٹ اکانومی کو ترقی دینے کے لیے اصلاحات کو جاری رکھتے ہوئے اعلیٰ معیار کے معاشی کھلنے کو فروغ اور ملکی معیشت اور ملکی وبین الاقوامی اقتصادی بہاؤ کے درمیان مثبت تعلق کے ساتھ ترقی کے ایک نئے ماڈل کو فروغ دینے کی کوششوں کو تیز کرنا چاہیے۔
ملائیشیا کے پیسیفک ریسرچ سنٹر کے پرنسپل ایڈوائزر اوہ ای سن نے کہا کہ معیار چین کی مستقبل کی ترقی میں ایک کلیدی لفظ بن گیا ہے اور معیار پر توجہ دینے سے چین کے تجارتی اور سرمایہ کاری شراکت داروں کو بھی زیادہ فوائد حاصل ہوں گے۔
چین کی مجموعی گھریلو پیداوار عالمی معیشت کا 18.5 فیصد ہے، جو گزشتہ 10 سالوں میں 7.2 فیصد پوائنٹس زیادہ ہے۔ دنیا کی دوسری سب سے بڑی معیشت 140 سے زیادہ ممالک اور خطوں کا ایک اہم تجارتی شراکت دار بن چکی ہے، جو کہ اشیا کی تجارت کے مجموعی حجم میں دنیا میں سرفہرست ہے۔ای سن نے کہا کہ گزشتہ برسوں کے دوران جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کو چین کی اقتصادی ترقی ، اس کی اصلاحات اور معاشی کھلے پن سے فائدہ پہنچا ہے جن میں بیلٹ اینڈ روڈ منصوبہ (بی آر آئی )، چین-آسیان آزاد تجارتی علاقہ اور علاقائی جامع اقتصادی شراکت داری شامل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ چین کا اعلیٰ معیار کے معاشی کھلے پن کو فروغ دینے کا عزم باقی دنیا کے لیے بہت مثبت ہے، کیونکہ دنیا کے ممالک کوویڈ-19 کی کساد بازاری سے نکل رہے ہیں۔
پاک امریکہ تعلقات کی 74ویں سالگرہ پر امریکہ سے تعلیم حاصل کرنے والے ماہرین کو دونوں ملکوں کے درمیان ہم آہنگی کو مزید بڑھانے کا عہد کرنا چاہیے۔ یہ بات لاہور میں امریکہ کے قونصل خانہ کے ڈپٹی پبلک آفیئرز آفیسر کارل آر روجرز نے شمالی پنجاب کے پاکستان یو ایس ایلومنائی نیٹ ورک (PUAN)کے چیپٹر کی خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ سے تعلیم حاصل کرنے والے طلبائے قدیم کی تعداد 37000سے بھی زائد ہے جن میں ہر شعبہ سے تعلق رکھنے والے مرد اور خواتین شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ لوگ جہاں امریکہ کی ترقی میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں وہاں یہ پاکستان کی سماجی اور معاشی ترقی کیلئے بھی کوشاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کی خدمات سے پاکستان کے بہت سے پیچیدہ مسائل حل ہوسکتے ہیں جبکہ ان کی وجہ سے پاک امریکی تعلقات بھی مضبوط تر ہونگے۔ انہوں نے اس تقریب کا اہتمام کرنے پر PUANکے سید خرم عباس گیلانی کی خدمات کو بھی سراہا۔ انہوں نے بین المذاہب رواداری کے فروغ کی اہمیت پر بھی زور دیا اور اس توقع کا اظہار کیا کہ PAUN اس سلسلہ میں اہم کردار ادا کرے گی۔ تقریب سے فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر ڈاکٹر خرم طارق نے بھی خطاب کیا اور کہا کہ امریکہ پاکستان کا دیرینہ تجارتی پارٹنر ہے۔ مالی امداد کے علاوہ امریکہ مختلف قسم کے20پروگرام چلا رہا ہے۔
انہوں نے خاص طور پر فل براسٹ سکالر شپس کا ذکر کیا اور کہا کہ ان کے ذریعے تعلیم حاصل کرنے والے پاکستانی امریکہ اور پاکستان میں منفرد قسم کی خدمات سرانجام دے رہے ہیں جن سے سماجی، معاشی اور باہمی ہم آہنگی اور رواداری پر مبنی معاشرے کی تشکیل میں مدد مل رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا تیزی سے ترقی کر رہی ہے مگر پاکستان اپنے علاقائی ملکوں سے بہت پیچھے ہے۔ ترقی کے اس عمل کو تیز کرنے کیلئے امریکہ سے تعلیم حاصل کرنے والے اور خاص طور پر شمالی پنجاب سے تعلق رکھنے والے طلبائے قدیم کو بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا۔ تقریب سے پاکستان یوایس ایلومنائی نیٹ ورک کے نارتھ پنجاب چیپٹر کے نومنتخب صدر سید خرم عباس گیلانی نے بھی خطاب کیا اور کہا کہ وہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان عوامی تعلقات کو مستحکم کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ بین المذاہب ہم آہنگی کیلئے بھی کوشاں ہیں تاکہ امن اور برداشت کے فروغ کے ساتھ ساتھ محروم طبقوں کیلئے تعلیم اور دیگر بنیادی سہولتوں کا بھی اہتمام کیا جاسکے۔ آخر میں لاہور قونصل خانہ کے ڈپٹی پبلک آفیئرز آفیسر کارل آر روجرز نے ڈاکٹر خرم طارق کو خصوصی شیلڈ پیش کی اور ان کے ساتھ گروپ فوٹو بھی بنوایا۔ اس موقع پر ایک گروپ نے صوفی ازم کے موضوع پر انتہائی خوبصورت رقص بھی پیش کیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
ممنوعہ فنڈنگ کیس میں سپیشل سینٹرل کورٹ اسلام آباد نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان کی عبوری ضمانت منظور کر لی ہے۔ سپیشل سینٹرل کورٹ اسلام آباد میں سپیشل جج سینٹرل آصف محمود نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی درخواست ضمانت پر سماعت کی، مختصر سماعت کے بعد عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی عبوری ضمانت منظور کر لی اور ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔ دوران سماعت عدالت نے عمران خان کی درخواست پر ایف آئی اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا اور سماعت 31 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
لاہور ہائیکورٹ نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے اور بغیر ثبوت کے انہیں اشتہاری قرار دینے پر اینٹی کرپشن پنجاب پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔ لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ کے طلب کرنے پر وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ اپنے وکلا کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے، دوران سماعت لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ کے جسٹس صداقت علی خان نے ایڈیشنل ڈی جی اینٹی کرپشن پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے استفسار کیا کہ آپ کو رانا ثنا اللہ کے خلاف مقدمے کے ثبوت پیش کرنے ہیں، ثبوت کہاں ہیں۔ عدالت نے استفسار کیا کہ رانا ثنا اللہ نے ہاسنگ سوسائٹی سے پلاٹ خریدے، وہ تو پلاٹوں کا خریدار ہے، آپ خریدار کو تحفظ دینے کے بجائے اس کے خلاف مقدمات بنا رہے ہیں۔ وکیل اینٹی کرپشن پنجاب نے کہا کہ ہاسنگ سوسائٹی کا این او سی جاری نہیں ہوا، جس پر عدالت نے ریمارکس دئیے کہ این او سی کا اس مقدمے سے کوئی تعلق نہیں، آپ نے کہا ہے رانا ثنا اللہ نے پلاٹ رشوت لے کر خریدے ہیں، رانا ثنا نے رشوت کس سے لی ہے ثابت کریں۔ لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے طلب کرنے کے باوجود ڈی جی اینٹی کرپشن کے پیش نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ رانا ثنا کے وارنٹ گرفتاری میں غلط بیانی سے اندراج کیا گیا، آپ نے بغیر ثبوت کے رانا ثنا اللہ کو پاکستان کا نمبر ون اشتہاری بنا دیا، مقدمے کے غلط اندراج پر کیوں نہ آپ کو جیل بھیج دوں۔ لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ کے جسٹس صداقت علی خان نے کیس کی سماعت 28 اکتوبر تک ملتوی کرتے ہوئے ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب کو ریکارڈ سمیت مکمل تیاری کرکے آنے کا حکم دیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
سابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ ہم نے بجلی مہنگی کر نے کی آئی ایم ایف کی بات مانی ، پہلی مرتبہ پاکستان میں 38فیصد ایکسٹرا ٹیکس لیا ہے ، ہم نے بہت مشکل کام کیا ہے ، خیر اللہ بڑا ہے ، اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ جب مشکل کام کرتے ہیں تو دل تورکھنا ہے، ن لیگ دور حکومت میں جی ڈی پی بڑھا تھا ہمیشہ سے یہ ہوتا رہا ہے کہ قرض لیکر قرض اتارا جاتا ہے ، مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ کہ یہ بات بھی تھی کہ عمران خان نے قرض اتار دیا ، لیکن یہ بھول گئے کہ پھر قرض کہان سے چڑھا ۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ یہ تبدیلی نہیں بلکہ انقلاب ہے ، اسی انقلاب کے باعث یہ پاکستانی قوم کی جیت ہے ، پاکستانی قوم نے الیکشن میں الیکشن کیلئے ووٹ ڈالا ، الیکشن میں خوشی اور بہار ہے ، الیکشن میں بہتر پاکستان اور جمہوریت کی طرف جانے کا راستہ ہے ، الیکشن ہی تمام مسائل کا حل ہے ،اس کا پوری قوم نے پیغام دیا ہے ، گزشتہ روز احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم صبح ناشتے کے دوران عمران خان کے پاس ایف آر آجاتی ہے ، عمران خان ایف آئی آر سے گھبرانے والے نہیں ، عمران خان عدالت میں پیش ہورہے ہیں، اور مقدمات کا سامنا کررہے ہیں۔ ان ایف آئی آر کے باعث عمران خان کی مقبولیت میں مزید اضافہ ہورہا ہے ، امپورٹڈ حکومت جتنی ایف آئی آر ز کاٹے گی اتنی ہی عمران خان کی مقبولیت پروان چڑھے گی ، عمران خان کو اس سے کوئی مسئلہ نہیں ہے ،عمران خان کی شہریت چیلنج کو انجوائے کرتے ہیں اور زیادہ طاقتور ہوکر سامنے آتے ہیں، عمران خان نے اپنے دور حکومت میں کہا تھا کہ مت پنگے لو ، عمران خان نے پی ڈی ایم کو کہا تھا کہ حکومت سے باہر زیادہ خطرناک ہونگا ، پہلے 17جولائی کے ضمنی انتخابات ملاحظہ کریں اور 16اکتوبر کو بھی دیکھیں ،ایک ہی اسمبلی کینڈیڈیٹ کا گیارہ سیٹیں جیت جانا پہلے کبھی نہیں ہوا، یہ ایک ورلڈ ریکارد ہے ، عمران خان کیلئے ہی دونوں اسمبلیوں کی سیٹیں جیت گئے ، پچھلے الیکشنز میں لوگ الگ الگ ہوکر لڑے ، لیکن اب اکٹھے ہوکر لڑرہے ہیں، اندازہ کریں کہ ہر جگہ ان کاووٹ کم ہوا ہے ۔ پوری قوم اس خراج تحسین کی مستحق ہے ، آج عمران خان 4بجے قوم سے خطاب کے دوران آئندہ کا لائحہ عمل سے آگاہ کریں گے ، آئندہ کے لائحہ عمل عمران خان سمیت سینیٹر پارٹی ارکان کو پتہ ہے ، اس مہینے میں لانگ مارچ کریں گے، یہ کال قوم کی کال ہے ، پوری قوم تیار ہے ، پوری قوم عمران خان کی کال کا انتظار کررہی ہے ، عمران خان کال کا اعلان کریں گے ، اب انتظار کی گھڑیاں ختم ہوگئی یہ امپورٹڈ حکومت جلد ختم ہونے والی ہے ، پہلے ہی بات رہا ہوں کہ عمران خان دو تہائی اکثریت سے اسمبلی میں واپس آئیں گے ، اور وزیراعظم پاکستان کا حلف اٹھائیں گے ۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
پنوم پن(شِنہوا) کمبوڈیا کے وزیراعظم سمدیچ ٹیکو ہن سین نے کہا ہے کہ یکم اکتوبر کو عوام کے لیے آزمائشی طور پرکھولے جانے کےبعد ملک کی پہلی ایکسپریس وے پر تقریباً 2لاکھ گاڑیوں نے سفر کیا ہے۔
چائنہ روڈ اینڈ برج کارپوریشن کی طرف سے 2ارب ڈالر کی سرمایہ کاری سے تعمیر کردہ پنوم پن- سیہانوک ویل ایکسپریس وے دارالحکومت پنوم پن کو گہرے پانیوں کے بندرگاہی صوبے پریہ سیہانوک سے ملاتی ہے۔
ہن سین نے نیشنل یونیورسٹی آف مینجمنٹ کی گریجویشن تقریب میں طلبا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایکسپریس وے پریہ سیہانوک کے باشندوں کے لیے بہتر ہے کیونکہ بہت سے لوگوں نے ایک ماہ کی آزمائشی مدت کے دوران ایکسپریس وے پرمفت سفر کیا۔
پریہ سیہانوک کے صوبائی ترجمان کھیانگ فیروم نے بتایا کہ رواں ہفتے کے آخر میں تقریباً 1لاکھ25ہزار ملکی اور غیر ملکی سیاحوں نے پریہ سیہانوک صوبے کا دورہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ سیاحوں کی تعداد میں اضافہ پنوم پنہ-سیہانوک ویل ایکسپریس وے کو یکم سے 31 اکتوبر تک آزمائشی آپریشن کے لیے مفت کھولنے کی وجہ سے ہوا ہے۔
پنوم پن(شِنہوا) کمبوڈیا کے وزیراعظم سمدیچ ٹیکو ہن سین نے کہا ہے کہ یکم اکتوبر کو عوام کے لیے آزمائشی طور پرکھولے جانے کےبعد ملک کی پہلی ایکسپریس وے پر تقریباً 2لاکھ گاڑیوں نے سفر کیا ہے۔
چائنہ روڈ اینڈ برج کارپوریشن کی طرف سے 2ارب ڈالر کی سرمایہ کاری سے تعمیر کردہ پنوم پن- سیہانوک ویل ایکسپریس وے دارالحکومت پنوم پن کو گہرے پانیوں کے بندرگاہی صوبے پریہ سیہانوک سے ملاتی ہے۔
ہن سین نے نیشنل یونیورسٹی آف مینجمنٹ کی گریجویشن تقریب میں طلبا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایکسپریس وے پریہ سیہانوک کے باشندوں کے لیے بہتر ہے کیونکہ بہت سے لوگوں نے ایک ماہ کی آزمائشی مدت کے دوران ایکسپریس وے پرمفت سفر کیا۔
پریہ سیہانوک کے صوبائی ترجمان کھیانگ فیروم نے بتایا کہ رواں ہفتے کے آخر میں تقریباً 1لاکھ25ہزار ملکی اور غیر ملکی سیاحوں نے پریہ سیہانوک صوبے کا دورہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ سیاحوں کی تعداد میں اضافہ پنوم پنہ-سیہانوک ویل ایکسپریس وے کو یکم سے 31 اکتوبر تک آزمائشی آپریشن کے لیے مفت کھولنے کی وجہ سے ہوا ہے۔
بیجنگ(شِنہوا) چین کے توانائی کے ترسیلی نظام نے کوویڈ-19 کی وبا اور بڑی قدرتی آفات کے امتحانات کا مقابلہ کیا ہے اور توانائی کی عالمی سطح پر قیمتوں میں آنے والے اتار چڑھاؤکے اثرات کو موثر طریقے سے کم کیا ہے۔
نیشنل انرجی ایڈمنسٹریشن کے ڈپٹی ڈائریکٹر رین جِنگ ڈونگ نے کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی جاری 20ویں قومی کانگریس کے موقع پر ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ گزشتہ دہائی کے دوران خود کفالت کی 80 فیصد شرح سے زیادہ کے ساتھ ملک کے توانائی کے ترسیلی نظام میں بہتری آئی ہے۔
توانائی کے ایک بڑے پیداوار کنندہ اور صارف کے طور پر چین کے کردار پر زور دیتے ہوئے، رین نے توانائی کی موثر فراہمی کے لیے مزید کوششوں کےعزم کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ چین توانائی مکس میں کوئلے کو توانائی کے ایک ذمہ دار ذرائع کے طور پر استعمال کرتے ہوئے تیل اور گیس کی دریافت اور ترقی کو فروغ دے گا۔ 2025 تک سالانہ توانائی کی مجموعی پیداواری صلاحیت کو 4ارب60کروڑٹن معیاری کوئلے سے زیادہ کرنا ہمارا ہدف ہے۔
انہوں نے کہا کہ طویل المدت کے لیے چین ہوائی، شمسی ، پن بجلی اور جوہری توانائی پر مشتمل صاف توانائی کی فراہمی کا جامع نظام تشکیل دے گا۔ ہم اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کام کریں گے کہ توانائی کی کل کھپت میں غیرفوسل توانائی کا حصہ 2025 تک تقریباً 20 فیصد اور 2030 تک 25 فیصد تک کردیا جائے۔
پاکستان میں گزشتہ دو مالی سال میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں 29فیصد کمی،سی پیک کے تحت 25ارب ڈالر کے 39منصوبے تکمیل کے آخری مراحل میں،سی پیک کا دوسرا مرحلہ شروع۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق حکومت سی پیک کے تحت پاکستان اور چین کے درمیان اقتصادی اشتراک سے فائدہ اٹھانے کے لیے تین سالہ رولنگ حکمت عملی تیار کر رہی ہے جس میںبورڈ آف انوسٹمنٹ کا کردار غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنا ہے جو برآمدات کو فروغ دینے میں معاون ثابت ہوں گے۔ پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں سب سے زیادہ حصہ چین کا ہے۔ تاہم گزشتہ دو مالی سالوں میں ایف ڈی آئی میں 29.27 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق جولائی تا جون مالی سال 2022 کے دوران ایف ڈی آئی کی آمد 706 ملین ڈالر ریکارڈ کی گئی جبکہ اخراج 174 ملین ڈالر تھا ۔ 2021میںجولائی تا جون کے دوران غیر ملکی سرمایہ کاری کی آمد کا تخمینہ 1,083 ملین ڈالراور اخراج 331.4 ملین ڈالر تھا۔ پاکستان میں چین کی سرمایہ کاری مالی سال 2022 کے دوران پاور سیکٹر میں خالص 541 ملین ڈالر جبکہ برقی مشینری، تعمیرات، الیکٹرانکس، ربڑ اور ربڑ کی مصنوعات اور اسٹوریج کی سہولیات کے شعبوں میں بالترتیب 28.21 ملین ڈالر، 19.37 ملین ڈالر، 10.62 ملین ڈالر، 9.34 ملین ڈالر اور 3.87 ملین ڈالر ریکارڈ کی گئی۔
چین کی زیادہ تر سرمایہ کاری سی پیک کے دائرہ کار میں آتی ہے اس لیے کووڈکی وجہ سے اقتصادی رکاوٹوں اور سماجی پابندیوں نے بھی اس کی رفتار کو متاثر کیا۔ چینی سرمایہ کاری میں کمی گزشتہ دو سال بنیادی طور پر سی پیک فیز I کے اختتام کی وجہ سے ہیں جس نے مجموعی طور پر پاکستان میں چینی سرمایہ کاری کے اخراجات کو متاثر کیا ہے۔ بجلی اور بنیادی ڈھانچے سے متعلق سی پیک کے پہلے مرحلے کے تحت ابتدائی زیادہ تر منصوبے مکمل ہو چکے ہیں۔ سی پیک اب دوسرے مرحلے میں داخل ہونے والا ہے جو صنعتی تعاون پر مرکوز ہے ۔ گزشتہ دو سالوں میں زیادہ تر اقتصادی زونز کے آپریشنل ہونے اور وہاں صنعت کے قیام کے لیے سرمایہ کاروں کی دلچسپی میں اضافے کے ساتھ، بہت سی کمپنیوں اور دیگر سرمایہ کاروں نے انٹرپرائزز کے طور پر داخلہ لیا ہے ۔ پچھلے دو سالوں میں چینی سرمایہ کاری میں کمی بھی مینوفیکچرنگ سیکٹر میں کمی کی وجہ سے ہے۔ اس وقت توانائی، ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر، اور صنعتی تعاون سے متعلق تقریبا 25 بلین ڈالر مالیت کے 39 منصوبے یا تو مکمل ہو چکے ہیں یا عمل درآمد کے مراحل میں ہیں۔
ان 39 منصوبوں میں سے 18 منصوبے بجلی کی پیداوار، ٹرانسپورٹ کے بنیادی ڈھانچے سے متعلق ہیں اور سماجی و اقتصادی ترقی 15.7 بلین ڈالر کی کل لاگت سے مکمل کی گئی ہے، جبکہ 21 منصوبے تقریبا 9.3 بلین ڈالر کی لاگت کے ساتھ عمل درآمد کے مختلف مراحل میں ہیں۔ ان منصوبوں میں 1,320 میگاواٹ کا ساہیوال کول سے چلنے والا پاور پلانٹ، 1,320 میگاواٹ کا پورٹ قاسم کول سے چلنے والا پاور پلانٹ، 1,320 میگاواٹ کا چائنا حب کول سے چلنے والا پاور پلانٹ، 660 میگاواٹ اینگرو تھر پاور اینڈ مائن، 400 میگاواٹ قائداعظم سولر پارک، 100 میگاواٹ یو ای پی ونڈ فارم، 100 میگاواٹ تھری گورجز ونڈ پاور، 50 میگاواٹ سچل ونڈ فارم، 50 میگاواٹ ہائیڈرو چائنا داد ونڈ، اور ایچ وی ڈی سی+660 کے وی ایل ٹرانسمیشن مٹیاری میں۔ انفراسٹرکچر کے شعبے میں ملتان سکھر موٹروے ،اورنج لائن میٹرو ٹرین پروجیکٹ، قراقرم ہائی وے فیز-II حویلیاں-تھاکوٹ سیکشن، کراس بارڈر آپٹیکل فائبر کیبل، ڈیجیٹل ٹیریسٹریل ملٹی میڈیا براڈکاسٹ گوادر اسمارٹ پورٹ سٹی ماسٹر پلان، گوادر پورٹ اور فری زون منصوبے شامل ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی