• Columbus, United States
  • |
  • ٢٣ نومبر، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | سی-پیک

مصر۔ شرم الشیخ ۔ کوپ 27۔ عالمی بینک ۔ اعلی س...

مصر، شرم الشیخ میں منعقدہ کوپ 27 اجلاس کے دوران چینی صدر شی جن پھنگ کے نمائندہ خصوصی اور خصوصی مندوب برائے ماحولیاتی تبدیلی شئے  ژین ہوا (دائیں سے 5 ویں) اعلی سطح کی تقریب سے خطاب کررہے ہیں۔ (شِنہوا)

۱۰ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ایئربس نے چین میں اے 321 طیارے کی پیداوار شر...

تیان جن (شِنہوا) یورپی طیارہ ساز کمپنی ایئربس نے چین کے شمالی شہر تیان جن میں واقع اپنے فائنل اسمبلی لائن ایشیا (ایف اے ایل اے) میں اے 321 طیارے کی پیداوار شروع کردی ہے۔ یہ اس بات کی تصدیق ہے کہ چین ایئربس کے اے 320 خاندان کے تمام ماڈلز کے طیارے مہیا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

چین ، شمالی شہر تیان جن  کی فائنل اسمبلی لائن ایشیا (ایف اے ایل اے) میں پہلا ایئربس اے 321 طیارہ تیار کیا جارہا ہے۔ (شِںہوا)

چین ، شمالی شہر تیان جن  کی فائنل اسمبلی لائن ایشیا (ایف اے ایل اے) میں پہلا ایئربس اے 321 طیارہ تیار کیا جارہا ہے۔ (شِںہوا)

ایئربس چائنہ  کے سی ای او جارج شوئے نے کہا کہ اے 321 اس وقت اے 320 خاندان کے مقبول ترین طیاروں میں سے ایک ہے یہ چین میں ہمارا تازہ ترین اقدام ہے جو چینی مارکیٹ پر ہمارے بھروسے کی عکاسی کرتا ہے۔

تیان جن میں تیار کیا جانے والا پہلا اے 321 طیارہ اگلے سال کے شروع میں فراہم کئے جانے کی توقع ہے۔

اس وقت کمپنی کے پاس نامکمل اے 321 طیاروں کی تعداد اس کے اے 320 خاندان کے طیاروں کے 60 فیصد کے مساوی ہے۔

۱۰ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

مصطفی نواز کھوکھر سینیٹ کی رکنیت سے مستعفی ،...

پیپلزپارٹی کے رہنما سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے سینیٹ کی رکنیت سے استعفی دے دیا۔ مصطفی نواز کھوکھر نے اپنا استعفی چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو پیش کیا جس کی تصویر انہوں نے اپنے ٹوئٹر اکانٹ پر شیئر کی۔ مصطفی نواز کھرکھر نے اپنی پوسٹ میں کسی سیاسی جماعت میں شمولیت کی قیاس آرائیوں کی تردید کی۔ استعفے کے متن میں کہا گیا ہے کہ میں سینیٹر فاروق ایچ نائیک کی ہدایت پر اپنا استعفی پیش کررہا ہوں۔ مصطفی نوازکھوکھر 2018 میں پیپلزپارٹی کی نشست پر سندھ سیسینیٹرمنتحب ہوئے تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۰ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین کے اندرونی منگولیا کی غیر ملکی تجارت میں...

ہوہوٹ (شِنہوا) چین کےشمالی اندرونی منگولیا خود اختیارعلاقے میں 2022 کے پہلے 10 ماہ کے دوران غیرملکی تجارت میں زبردست اضافہ دیکھا گیا۔

مقامی کسٹمز کی جانب سے  جمعرات کو جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جنوری سے اکتوبر تک خطے کی درآمدات اور برآمدات کا مجموعی حجم  119 ارب83کروڑ  یوآن (تقریباً 16 ارب 50کروڑ امریکی ڈالر) تک پہنچ گیا، جو کہ گزشتہ سال  کے مقابلے میں19.6   فیصد زیادہ ہے۔

گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں برآمدات 28 فیصد بڑھ کر 49 ارب 11کروڑ یوآن ہو گئی  جبکہ درآمدات 14.3 فیصد بڑھ کر 70 ارب 72کروڑ یوآن ہو گئی ہیں۔

واضح رہے  کہ اندرونی منگولیا کے نجی شعبے نے غیر ملکی تجارت کی شرح  بڑھانے میں پیش رفت کی ہے۔ نجی کاروباری اداروں  کی جانب  سے دی جانے والی غیر ملکی تجارت گزشتہ سال کی نسبت  26.9 فیصد بڑھ کر 82 ارب یوآن ہو گئی جو کہ خطے کے کل تجارت کا 68.8 فیصد بنتا ہے۔

بیلٹ اینڈ روڈ کے ساتھ ساتھ واقع ملکوں  کے ساتھ اس  خطے کی تجارت میں گزشتہ سال کی نسبت 26.2 فیصد اضافہ ہوا۔ اس کے علاوہ علاقائی جامع اقتصادی شراکت داری  والے ملکوں کے ساتھ اس مدت کے دوران اس کی تجارت میں 4.9 فیصد اضافہ ہوا۔

۱۰ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

آرٹیکل 62 (1) ایف کے تحت نااہلی کے گہرے اثرا...

اسلام آباد ہائی کورٹ نے آصف زرداری اور فواد چوہدری کی نااہلی کے لئے دائر درخواستوں پر اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ آرٹیکل 62 (1) ایف کے تحت نااہلی کے گہرے اثرات ہوتے ہیں،پارلیمنٹ اپنے نمائندوں کی خود احتسابی کا میکنزم بنا سکتی ہے، فواد چوہدری اور آصف زرداری کسی کورٹ آف لا سے سزا یافتہ نہیں، دونوں عوامی نمائندوں کی نااہلی متنازع حقائق پر مانگی گئی، عدالتوں کا ایسی تحقیقات میں پڑنا عوام کامنتخب نمائندوں پراعتبار کم کرتا ہے، اسلام آباد ہائی کورٹ نے آصف زرداری اور فواد چوہدری کی نااہلی کے لئے دائر درخواستوں پر تحریری فیصلہ جاری کردیا۔فیصلہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے تحریر کیا۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ بطور جج منتخب نمائندوں پر بالادستی کا دعوی نہیں، آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت نااہلی کے گہرے اثرات ہوتے ہیں، پارلیمنٹ اپنے نمائندوں کی خود احتسابی کا میکنزم بنا سکتی ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے قرار دیا ہے کہ صادق اور امین کااعلی پیمانہ منتخب نمائندوں کے علاوہ کسی عوامی عہدے کے لئے نہیں، یہ پیمانہ ان غیر منتخب افراد کے لئے بھی نہیں جن کی حکومت میں ملک کی آدھی عمر گزری۔ ہائی کورٹ کے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ فواد چوہدری اور آصف زرداری کسی کورٹ آف لا سے سزا یافتہ نہیں، دونوں عوامی نمائندوں کی نااہلی متنازع حقائق پر مانگی گئی، متنازع حقائق کا تعین کرنے کیلیے تحقیقات کی ضرورت ہوتی ہے۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ تحقیقات کے دوران دونوں نمائندوں کے سیاسی مخالفین فائدہ اٹھائیں گے،تحقیقات کے بعد دونوں اہل بھی قرار پائیں تو وہ انکے نقصان کامداوا نہیں،عدالتوں کا ایسی تحقیقات میں پڑنا عوام کامنتخب نمائندوں پراعتبار کم کرتا ہے، عدالتوں کے ان معاملات میں پڑنے سے سائلین کا وقت بھی ضائع ہوتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۰ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

جکارتہ- بانڈونگ ہائی سپیڈ ریلوے کے ٹرائل سیک...

جکارتہ (شِنہوا) جکارتہ-بانڈونگ ہائی سپیڈ ریلوے (ایچ ایس آر) کے ٹرائل سیکشن کے دوران کیٹنری سسٹم کی دوران سفر  جانچ پڑتال شروع ہوئی ۔ بانڈونگ میں ٹیگالور سٹیشن سے چینی ساختہ الیکٹرک ملٹیپل یونٹس کی سست روانگی سے  اس کی شروعات ہوئی۔ 

اس ہاٹ رننگ ٹیسٹ کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ تیز رفتار ریلوے کے پاور سپلائی آلات نے بعد ازاں کیے جانے والے  مشترکہ جانچ  کے ایک سلسلے  کے انعقاد کے لیے درکار ضروریات  کو پورا کیا ہے۔ یہ الیکٹرک ملٹیپل یونٹس یکم ستمبر کو انڈونیشیا پہنچے تھے اور یہ  پہلا موقع تھا کہ  یہ  جکارتہ- بانڈونگ ہائی سپیڈ ریلوے ٹریک پر نمودار ہوئے۔

ایک روزہ ٹیسٹ کے دوران کھینچنے والے  پاور سپلائی نظام  کے تمام افعال کی  اچھی طرح جانچ پڑتال کی گئی ۔ ضروری اشارے اور دیگر  پیرامیٹرز ڈیزائن کے معیار پر پورے  اترے ہیں۔ اس نے  اگلے مرحلے میں متحرک جانچ کے لیے ایک ٹھوس بنیاد رکھی ہے۔

انڈونیشیا، بانڈونگ میں فضا سے لی گئی تصویر میں   جکارتہ -بانڈونگ ہائی سپیڈ ریل کے ٹرائل سیکشن میں رننگ  ٹیسٹ کے دوران تیز رفتار ریلوے الیکٹرک ملٹیپل یونٹ (ای ایم یو)  نظر آرہے ہیں ۔(شِنہوا)

چینی ٹیکنالوجی کے ساتھ بنائی گئی  جکارتہ-بانڈونگ ہائی سپیڈ ریلوے 350 کلومیٹر فی گھنٹہ کی ڈیزائن کردہ  رفتار کے ساتھ سفر کرتی ہے ۔ اس سے  انڈونیشیا کے مغربی صوبے جاوا کے   دارالحکومت بانڈونگ اور جکارتہ کے درمیان سفرتین گھنٹے کم  ہوکر تقریباً 40 منٹ  ہوجائے گا۔

۱۰ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین نے اپنی فوج سے منسلک سرمایہ کاری پر امری...

بیجنگ (شِںہوا) چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ژاؤ لی جیان نے کہا ہے کہ چین وائٹ ہاؤس کے اس فیصلے کو سختی سے مسترد کرتا ہے جس میں چینی فوج سے منسلک چینی کمپنیوں میں امریکی سرمایہ کاری پر ٹرمپ دور کی عائد پابندیاں جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ژاؤ نے معمول کی نیوز بریفنگ میں کہا، سابق انتظامیہ کی جانب سے ان کمپنیوں میں سرمایہ کاری پر پابندی جاری رکھنا جن کے بارے ان کا کہنا ہے کہ ان کا تعلق چین کی فوج سے ہے۔  امریکہ اپنی غلطی دہرا رہا ہے ۔

ژاؤ نے کہا کہ یہ اس کے سیاسی ایجنڈے پر مبنی اقدام اور حقائق و متعلقہ کمپنیوں کی اصل صورتحال سے انکار ہے۔  اس نے مارکیٹ ضابطوں کو بری طرح کمزور کرکے چینی کاروباری اداروں اور امریکی سرمایہ کاروں سمیت عالمی سرمایہ کاروں کے قانونی حقوق اور مفادات کو نقصان پہنچایا ہے۔

انہوں نے امریکہ پر زور دیا کہ وہ قانون کی حکمرانی اور مارکیٹ کا احترام کرے، اپنا راستہ بہتر بنائے اور ایسے اقدامات کرنا بند کردے جن سے عالمی مالیاتی مارکیٹ کے افعال اور سرمایہ کاروں کے قانونی حقوق و مفادات کو نقصان پہنچے۔

انہوں نے مزید کہا کہ  چینی کمپنیوں کے جائز قانونی حقوق اور مفادات کو مضبوطی سے برقرار رکھنے کے لئے چین ضروری اقدامات کرے گا اور قانون کے مطابق ان کے مفادات کے تحفظ میں چینی کاروباری اداروں کی مدد کرے گا۔

چین ۔ شی جن پھنگ ۔ مرکزی فوجی کمیشن ۔ مشترکہ...

چین کے صدر، کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی  مر کزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین اور کمانڈر ان چیف مرکزی فوجی کمیشن مشترکہ آپریشن کمانڈ مرکز شی جن پھنگ نے کمانڈ مرکز کے افسران اور فو جیوں  کے نمائندوں سے ملاقات کی، انہیں مبارکباد دی اور  مرکزی فو جی کمیشن مشترکہ آپریشنز کمانڈ مرکز کے معائنہ کے دوران اہم خطاب کیا۔ (شِنہوا)

۹ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین ۔ شی جن پھنگ ۔ مرکزی فوجی کمیشن ۔ مشترکہ...

چین کے صدر، کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی  مر کزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین اور کمانڈر ان چیف مرکزی فوجی کمیشن مشترکہ آپریشن کمانڈ مرکز شی جن پھنگ نے مرکزی فوجی کمیشن مشترکہ آپریشنز کمانڈ مرکز کا معائنہ کیا اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 20 ویں قومی کانگریس کے رہنما اصولوں کے نفاذ ، فوجیوں کی تربیت اور جنگی تیاریوں میں اضافہ پر نئے مرکزی فوجی کمیشن کا موقف بیان کیا۔ (شِںہوا)

۹ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چینی طیارہ ساز کمپنی نے سی 919 طیاروں کے 300...

شنگھائی (شِنہوا) چین میں منعقدہ 14 ویں چائنہ بین الاقوامی ایوی ایشن اور ایرواسپیس نمائش یا ائیرشو چائنہ میں کمرشل ایئرکرافٹ کارپوریشن آف چائنہ لمیٹڈ (سی او ایم اے سی) کو سی 919 طیارے کے 300 نئے آرڈرز ملے ہیں۔

چینی طیارہ ساز کمپنی کے مطابق چین کے پہلے مقامی طور پر تیار کردہ بڑے مسافر طیاروں کے نئے آرڈرز سات مقامی لیزنگ اداروں کی جانب سے ملے ہیں جن میں چائنہ ڈویلپمنٹ بینک لیزنگ ، آئی سی بی سی لیزنگ ، سی سی بی فنانشل لیزنگ ، بی او سی او ایم لیزنگ ، سی ایم بی فنانشل لیزنگ ، ایس پی ڈی بی فنانشل لیزنگ اور سوین فنانشل لیزنگ شامل ہیں۔

سی 919 نے چین کے جنوبی صوبہ گوانگ ڈونگ کے بندرگاہی شہر ژوہائی میں منعقدہ ائیر شو میں حصہ لیا ، اس نمائش نے مقامی اور بین الاقوامی ایوی ایشن کمپنیوں کو اپنی  جانب متوجہ کیا ۔

سی 919 نے ستمبر کے اختتام پر چین کی شہری ہوا بازی انتظامیہ سے سند حاصل کی تھی جو مارکیٹ آپریشن میں اس کے لئے ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے۔

اسی تقریب میں مقامی طور پر تیار کردہ ایک اے آر جے 21 علاقائی مسافر طیارے نے بھی 30 نئے آرڈر حاصل کئے تھے۔

۹ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

بین الاقوامی الپاکا کھلونا ساز ادارے کو 5 وی...

شنگھائی (شِںہوا) آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور پیرو جیسے ممالک کے الپاکا کھلونا ساز 5 ویں چائنہ بین الاقوامی درآمدی نمائش میں کاروباری مواقع تلاش کر رہے ہیں۔ خوبصورت الپاکا ریشم سے بنے کھلونے نمائش کے لئے پیش کئے گئے ہیں جو سیاحوں کی بھرپور توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔

چین ، شنگھائی میں منعقدہ 5 ویں چائنہ بین الاقوامی درآمدی نمائش میں لوگ آسٹریلیا کی کمپنی کی تیار کردہ الپاکا مصنوعات دیکھ رہے ہیں۔ (شِںہوا)

چین ، شنگھائی میں منعقدہ 5 ویں چائنہ بین الاقوامی درآمدی نمائش میں پیرو کی کمپنی کے اسٹال پر الپاکا کھلونے کی نمائش کی جارہی ہے۔ (شِںہوا)

چین ، شنگھائی میں منعقدہ 5 ویں چائنہ بین الاقوامی درآمدی نمائش میں پیرو کی کمپنی کے اسٹال پرعملہ کی رکن  الپاکا کھلونا تھامے ہوئی ہے۔  (شِںہوا)

چین ، شنگھائی میں منعقدہ 5 ویں چائنہ بین الاقوامی درآمدی نمائش میں پیرو کی کمپنی کے اسٹال پر الپاکا کھلونے کو دیکھا جاسکتا ہے۔ (شِںہوا)

۹ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

پاک چین تعلقات باہمی اعتماد اورہرایک کی جیت...

اسلام آباد (شِنہوا) پاکستان اور چین کے درمیان گہرے تعلقات باہمی اعتماد ، احترام اور ہر ایک کی جیت پر مبنی تعاون کی ٹھوس بنیادوں پر استوار ہیں۔

ان خیا لات کا اظہار سینیٹ کی دفاعی کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر مشاہد حسین سید نے  ایک مقامی تھنک ٹینک، انسٹی ٹیوٹ آف اسٹریٹجک اسٹڈیز اسلام آباد کے زیر اہتمام ایک سیمینار میں کیا ۔

 انہوں نے کہا کہ چین کے حوالے سے پاکستان کی خارجہ پالیسی تصوراتی  نہیں ہے۔ یہ حقیقت پسندانہ اور اپنے قومی مفادات کے تحفظ کی عملی بنیادوں پر استوار ہے اورچین کے ساتھ اپنی دوستی کو برقراررکھنے پر مبنی ہے ۔

سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا کہ دونوں ملکوں  کے درمیان تمام موسموں کی  اسٹریٹجک تعاون پرمبنی شراکت داری نئی بلندیوں کو چھو رہی ہے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ چین نے کبھی بھی پاکستان کے بنیادی قومی مفادات کو مجرو ح نہیں کیا اور اسی طر ح پاکستان نے بھی  چین کے اہم معاملات پر بھر پور حما یت کی ہے۔

مشاہد حسین سید نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک ) کے فریم ورک کے تحت چین نے پاکستان کی معیشت کو مضبوط بنانے میں جنوب سے شمال تک سڑکوں کے جال کی تعمیر کے ذریعے اہم کردار ادا کیا ہے ۔

 انہوں نے مزید  کہا کہ  علاوہ ازیں ہزاروں میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی گئی ہے اور اس طرح ملک کو توانائی کے  بحران پر قابو پانے میں مدد ملی۔

انہوں نے کہا کہ سی پیک پہلے مرحلے کی  کامیاب تکمیل کے بعد اب اپنے دوسرے مرحلے میں داخل ہو گیا ہے۔ دوسرے  مرحلہ سے سماجی و اقتصادی ترقی آئے گی اور پاکستان کی طویل المعیاد بنیادوں پر  معاشی حیثیت کو فروغ  ملے گا۔

چین میں پاکستان کے سابق سفیر مسعود خالد نے شِنہوا کو بتایا کہ دونوں ملکوں  کے درمیان تعلقات وقت کی کسوٹی پر پورے اترے  ہیں اور دنیا میں مثالی ہیں۔

خالد نے کہا کہ ایک دوسرے کے اندرونی معاملات میں عدم مداخلت اور ہر ملک کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے احترام کے اصول پر عمل پیرا ہونے سے دونوں ملکوں کے درمیان غیر معمولی طور پر مضبوط رشتہ قائم کرنے میں مدد ملی ہے ۔

چین عالمی ماحولیاتی نظم ونسق کو فروغ دینے کے...

شرم الشیخ، مصر(شِنہوا) چین پیرس معاہدے کے جامع، متوازن اورموثر نفاذ کو فروغ دینے بارے بین الاقوامی برادری کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہے ۔

ان خیا لات کا اظہار   اقوام متحدہ کے فریم ورک کنونشن برائے موسمیاتی تبدیلی کیلئے کانفرنس آف پارٹیز کے 27 ویں اجلاس(کوپ 27) میں  چینی وفد کے سربراہ ژاؤ ینگ من نے کیا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ  چین نے ایک مشترکہ چیلنج اور بنی نوع انسان کو درپیش بحران ،  ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے ایک قومی حکمت عملی پر عمل کیا ہے اور یہ کہ چین  ثابت قدمی کے ساتھ  ماحولیاتی ترجیحات ، سبز اور کم کاربن کی ترقی کے راستے پر گامزن ہے ۔

 چین کی وزارت حیاتیات  اور ماحولیات کے نائب وزیر ژاؤ  نے یہ بات عالمی بینک کی طرف سے جاری کردہ چائنہ کنٹری کلائمیٹ اینڈ ڈیویلپمنٹ رپورٹ کے بارے میں ایک تقریب میں کہی۔

ژاؤ نے کہا کہ چین نے  2030 سے قبل کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج کو کم ترین سطح تک پہنچانے اور 2060 سے قبل کاربن کے مکمل خاتمے کی منزل  حاصل کرنے کا عزم کیا ہے ،اس کی خا طر  دوہرے کاربن اہداف  کو عملی جامہ پہنانے کے لیے کاربن نیوٹرلائزیشن ورکنگ میکانزم قائم کیا ہے۔

اس کے ذ ریعےدوہرے کاربن کے اعلیٰ سطح ڈیزائن کو واضح کیا گیا ہے  جبکہ توانائی، صنعت، نقل و حمل اور دیگر اہم شعبوں میں کام، نفاذ کے منصوبے وضع کیے گئے ہیں اور کاربن نیوٹرل "این پلس ون  پالیسی کا نظام قائم کیا گیا ہے۔

چین کی  توانائی کی سالانہ کھپت میں 2012 سے 2021 تک اضافے کی شرح 3 فیصد رہی  جس  نے 6.6 فیصد کی اوسط اقتصادی ترقی کی شرح کو سہارا دیا ہے ۔ 

اس کے علاوہ مجموعی ملکی پیداوار (جی ڈی پی) کی فی یونٹ کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج میں تقریباً 34.4 فیصد کمی واقع ہوئی اور اور جی ڈی پی کی فی یونٹ توانائی کی کھپت میں 26.4 فیصد کمی واقع ہوئی، جس سے 1.4 ارب  ٹن معیاری کوئلے کی مجموعی بچت ہوئی۔

چین میں 2022 ورلڈ انٹرنیٹ کانفرنس وو چن سمٹ...

وو چن (شِنہوا) چین کے مشرقی صوبہ ژے جیانگ  کے  شہر وو چن میں 2022 ورلڈ انٹرنیٹ کانفرنس وو چن سمٹ  کا آغاز ہوگیا ہے ۔

 اس تین روزہ تقریب کا موضوع ایک مربوط دنیا میں مشترکہ ڈیجیٹل مستقبل کی جانب ۔ سائبر اسپیس میں مشترکہ مستقبل کے ساتھ ایک برادری  کی تعمیر ہے ۔ اس میں 120 سے زیادہ ملکوں اور خطوں سے 2 ہزار سے  زیادہ نمائندوں کو اکٹھا  کیا گیا ہے۔

آن لائن اور آف لائن دونوں طرح سے منعقد  ہونے والی اس تقریب کے دوران چین اور عالمی انٹرنیٹ کی ترقی کے بارے میں رپورٹس جاری کی جائیں گی۔

 اس کے علاوہ سائبر اسپیس میں مشترکہ مستقبل کے ساتھ ایک مشترکہ برادری کی تعمیر کے شاندار واقعات  کی رونمائی  بھی کی جائے گی۔

۹ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

شی کی جانب سے 2022 ورلڈ انٹرنیٹ کانفرنس وو...

بیجنگ (شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ نے  2022 ورلڈ انٹرنیٹ کانفرنس وو چن سمٹ کے لیے مبارکباد کا ایک خط بھیجا ہے ۔ اس کانفرنس کا آغاز بدھ کو چین کے مشرقی صوبہ ژے جیانگ  کے شہر ووچن میں ہوا۔

صدر شی نے اپنے  خط  میں واضح کیا ہے کہ  تمام  ترشعبوں اوراقتصادی اورسماجی ترقی کے پورے عمل میں ڈیجیٹل ٹیکنالوجی  کا تیزی سے انضمام کیا جا رہا ہے ۔اس سے لوگوں کے کام، روزمرہ  زندگی اورسماجی طرزانتظام  میں گہری تبدیلیاں آرہی ہیں۔

شی نے بین الاقوامی برادری سے ڈیجیٹلائزیشن کے ذریعے  پیدا ہونے والے مواقع اور چیلنجز کا سامنا کرتے ہوئے مشترکہ طور پر ایک سائبر اسپیس بنانے  پر زور دیا جو کہ زیادہ منصفانہ اور زیادہ مساوی، زیادہ کھلا اور جامع، محفوظ، زیادہ مستحکم اور زیادہ متحرک ہو۔

صدر شی کے مطابق چین دنیا بھر کے ملکوں  کے ساتھ مل کر ایک عالمی ڈیجیٹل ترقی کی راہ اجاگر کرنے کے لیے تیار ہے جس میں ڈیجیٹل وسائل کی مشترکہ تعمیر اور اشتراک، متحرک ڈیجیٹل معیشت، موثر ڈیجیٹل نظم وضبط ، نشوونما کا حا مل ڈیجیٹل کلچر، مؤثر ڈیجیٹل سیکورٹی کی ضمانت اور باہمی طور پر سود مند ڈیجیٹل تعاون شامل ہے۔ 

شی نے مزید کہا کہ سائبر اسپیس میں مشترکہ مستقبل کے ساتھ ایک برادری  کی تعمیر کے لیے تیزی سے کوششیں کی جانی

 چا ہئیں جو کہ  عالمی امن اور ترقی کے ساتھ ساتھ انسانی تہذیب کی ترقی میں دانائی اورطاقت کا کردار ادا کرے ۔

بدھ کو شروع ہونے والی اس  سمٹ کا موضوع  ایک مربوط دنیا میں مشترکہ ڈیجیٹل مستقبل کی جانب ۔سائبر اسپیس میں مشترکہ مستقبل کے ساتھ ایک برادری  کی تعمیر ہے۔

شنگھائی نے خودکار ڈرائیونگ کے لئے اولین ایک...

شنگھائی (شِنہوا) شنگھائی نے خودکار ڈرائیونگ کے لیے متعدد  ایکسپریس ویز کا باضابطہ طور پرافتتاح کر دیا ہے۔

 شنگھائی میونسپل ٹرانسپورٹیشن کمیشن نے مصنوعی ذہانت سے لیس  نقل وحمل سے متعلق ایک فورم میں کہا ہے کہ جی 1503 رنگ ایکسپریس وے پر سڑک کا 21.5 کلومیٹر حصہ اور بیجنگ۔ شنگھائی ایکسپریس وے پر جی۔2 کا 19.5 کلومیٹر حصہ خود کارگاڑیوں کے لیے مختص کیا گیا ہے۔

شنگھائی نے اب تک تجرباتی  بنیادوں پر  خود کار ڈرائیونگ کے لئے 926 سڑکیں کھولی ہیں جن میں 15 ہزار تجرباتی مناظر پیش کیے گئے ہیں جو کہ  ملک میں سرفہرست ہیں۔

 یہ  شہر  اب خودکار  ڈرائیونگ کا عملی مظاہرہ کرنے  کی کارروائیوں اور تجارتی آغاز کو مؤثر طریقے سے مدد فراہم کرنے کے لیے مصنوعی ذہانت سے منسلک گاڑیوں کے تجربات اور ایپلی کیشنز کے لیے تیار ہے۔

 شہر نے پیر کے روز مصنوعی ذہانت سے منسلک گاڑیوں کے عملی آپریشن بارے نفاذ  کے قوانین کا بھی اجرا کیا  ہے۔

۹ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین کے سینئر قانون سازوں کی قوانین کے مسودا...

بیجنگ (شِنہوا) چین کی نیشنل  پیپلز کانگریس (این پی سی) کی قائمہ کمیٹی کے کونسل برائے  چیئرپرسنز کے اجلاس میں موجودہ قانون میں ترمیم کے مسودے اور نئے قانون کے مسودے پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

بدھ کے روز ہونے والے  اجلاس کی صدارت نیشنل  پیپلز کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین لی ژان شو نے کی۔

 اجلاس میں  جنگلی حیات کے تحفظ کے قانون کے مسودے میں ترمیم اور ریزروسٹ قانون کے مسودے میں کی گئی تبدیلیوں کے بارے میں رپورٹس کی سماعت ہوئی ۔

قانون سازوں نے بحث مباحثے کے دوران  ان مسودات  کو مزید بہتر بنانے کے لیے تمام فریقین سے رائے حاصل کرنے  بارے زیادہ سے زیادہ  کوششوں پر زور دیا۔

۹ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

امریکہ میں افراط زر بڑھنے سے جرائم میں اضافہ

نیویارک (شِنہوا) امریکہ میں افراط زر امریکیوں کے صرف بٹوے ہی خالی نہیں کر رہا ہے بلکہ یہ جزوی  طور پر پرتشدد جرائم میں  ایک الگ سے وجہ بھی بن چکا ہے۔

امریکی اخبار دی ہل نے ایک حالیہ رپورٹ میں بتایا ہے کہ کئی دہائیوں کی مسلسل کمی کے بعد 2010 کی دہائی کے وسط سے پرتشدد جرائم بڑھنا شروع ہوئے تھے اور 2020 میں افراط زر بڑھنے کے بعد اس میں مز ید اضا فہ ہوا۔

دی میجر سیٹیز چیفس ایسوسی ایشن نے اپنے 2022 کے وسط کے سروے میں بڑھتے رجحان کا مشاہدہ کیا  تھا۔ 2022 کی پہلی ششماہی میں پرتشدد جرائم میں 4.2 فیصد اضافہ ہوا تھا ۔ دریں اثنا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ وبا کے عروج پر دیہی علاقوں میں قتل کی شرح بڑھی تھی۔

رپورٹ کے مطابق افراط زر اور جرائم کے درمیان تعلق بارے تحقیق کو دیکھتے ہوئے افراط زر کی بلند شرح کو بڑھتے جرائم کی وجہ قرار دیا جاسکتا ہے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ تحقیق سے بڑھتے افراط زر اور جرائم کی شرح میں اضافے کے درمیان ایک مثبت تعلق سامنے آیا ہے یعنی مالی فوائد کے لئے چوری اور جائیداد بارے جرائم اور غیرقانونی کام کئے جارہے ہیں۔

چین ۔ گوانگ ڈونگ ۔ ژوہائی ۔ ائیرشو

چین ، جنوبی صوبہ گوانگ ڈونگ کے شہر ژوہائی میں منعقدہ 14 ویں چائنہ بین الاقوامی شہری ہوابازی اور ایرواسپیس نمائش میں ایک اے جی 600 ایم طیارہ پانی کے چھڑکاؤ کا مظاہرہ کررہا ہے۔  (شِنہوا)

۹ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین ۔ گوانگ ڈونگ ۔ ژوہائی ۔ ائیرشو

چین ، جنوبی صوبہ گوانگ ڈونگ کے شہر ژوہائی میں منعقدہ 14 ویں چائنہ بین الاقوامی شہری ہوابازی اور ایرواسپیس نمائش میں ائیربس کا بوتھ  دیکھا جا سکتا ہے ۔ (شِنہوا)

۹ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین ۔ گوانگ ڈونگ ۔ ژوہائی ۔ ائیرشو

چین ، جنوبی صوبہ گوانگ ڈونگ کے شہر ژوہائی میں منعقدہ 14 ویں چائنہ بین الاقوامی شہری ہوابازی اور ایرواسپیس نمائش میں چین کی بایی ایروبیٹک ٹیم کے طیارے کارکردگی کا مظاہرہ کررہے ہیں۔ (شِنہوا)

۹ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

امریکہ، سماجی مسائل کے سبب نوول کرونا وائرس...

نیویارک (شِنہوا) امریکہ میں طویل عر صہ سے موجود سماجی مسائل نوول کرونا وائرس سے اموات میں اضافے کا سبب بن سکتے ہیں۔

امریکی جریدے ہیلتھ افیئرز نے اپنے نومبر  کےشمارے میں شائع رپورٹ میں کہا ہے کہ امریکی شہریوں نے اپنے ہم عصر ممالک کی نسبت کئی عشروں سے صحت بارے خراب نتائج کا سامنا کیاہے۔ جس کی وجہ صحت عامہ کے نظام میں خامیاں ، منفی سماجی و اقتصادی حالات، غیر صحت مند حالات اور سماجی ماحول، نسل پرستی کا نظام اور صحت کو خطرے میں ڈالنے والی پالیسیاں ہیں۔

رپورٹ کے مطابق دیکھ بھال تک رسائی میں تاخیر اور بڑھتی  سماجی و اقتصادی بے یقینی جیسے مسائل نوول کرونا وائرس وبا کے سبب آشکار ہوئے ہیں ۔ 

یہ مزید اموات کا سبب بنیں گے اور امریکی شہریوں کی ایک بڑی تعداد کو بیماری میں پیچیدگیوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔

۹ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چینی وفد کی کوپ 27 میں اقوام متحدہ کے سربراہ...

شرم الشیخ ، مصر (شِںہوا)  اقوام متحدہ کے فریم ورک کنونشن برائے موسمیاتی تبدیلی کیلئے کانفرنس آف پارٹیز کے 27 ویں اجلاس(کوپ 27) میں شریک چینی وفد نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کے ساتھ ماحولیاتی تبدیلی پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

اقوام متحدہ کے سربراہ نے چینی صدر شی جن پھنگ کے نمائندہ خصوصی اور ماحولیاتی تبدیلی کے خصوصی مندوب شی اے ژین ہوا اور چینی وفد کے سربراہ ژاؤ ینگ من کے ساتھ گفتگو میں چین کی تیزرفتار سبز تبدیلی اورعملی اقدامات پر توجہ مرکوز کرنے کے ساتھ ساتھ قابل تجدید توانائی کی ترقی بارے  کوششوں کو سراہا۔

انتونیو گوتریس نے اس امید کا اظہار کیا کہ چینی وفد  کوپ 27 کے دوران اپنا اثر و رسوخ استعمال کرتا رہے گا ۔ تمام فریقین کے ساتھ رابطے اور ہم آہنگی کو مضبوط بنائے گا اورماحولیاتی تبدیلی کے خلاف عالمی ردعمل میں اپنا کردار نبھاتا رہے گا۔

دونوں فریقین نے ترقی پذیر ممالک کے لیے ماحولیاتی تبدیلیوں، مالی اور تکنیکی معاونت جیسے طویل المیعاد تشویش جیسے امور پر بھی تفصیلی بات چیت کی۔

چین، بندرگاہی شہر ژوہائی میں ائیرشوچائنہ کا...

گوانگ ژو (شِنہوا) چین کےجنوبی صوبہ گوانگ ڈونگ کے بندرگاہی شہر ژوہائی میں 14 و یں چائنہ بین الاقوامی شہری ہوابازی اور ایرو اسپیس نمائش یا ائیرشو شروع ہوگیا۔

نمائش میں 43 ملکوں اور خطوں سے 740 سے زائد ملکی اور غیر ملکی کاروباری ادارے نمائش کے مقام پر یا آن لائن شریک  ہیں۔

رواں سال نمائش کا  اندرونی رقبہ تقریباً 1 لاکھ مربع میٹرز پر ہے جبکہ بیرونی رقبہ پر 110 سے زائد طیاروں کی نمائش کی جارہی ہے۔ نمائش اتوار تک جاری رہے گی۔

افتتاحی تقریب میں چین کی مقامی طورپرتیارکردہ فضائی گاڑیوں کی ایک رینج نے کارکردگی کا مظاہرہ کیا، جن میں اے جی 600 ایم ایمفیبیئس فائرفائٹنگ ایئرکرافٹ ، وائے یو -20 ٹینکر طیارہ ، جے 20 اسٹیلتھ لڑاکا طیارے اور چین کا پہلا مقامی طور پر تیار کردہ بڑا مسافر طیارہ سی 919 شامل ہے۔

چین کی ایوی ایشن انڈسٹری کارپوریشن کے مقامی طور پر تیار کردہ طیارے اے جی 600 ایم نے عوام کے سامنے پانی کے چھڑ کاؤ کا مظاہرہ کیا ۔ یہ طیارہ ملک میں ہنگامی امدادی کاموں کے لئے تیار کیا گیا ہے۔

ائیرشو چائنہ کا آغاز 1996 میں ہوا تھا جس کے بعد سے یہ اندرون اور بیرون ملک جدید ہوابازی ، ایرواسپیس ٹیکنالوجیز اور سازوسامان کی نمائش میں اہم رابطہ کار بن چکا ہے۔

یہ ہوا بازی اور ایرو اسپیس ٹیکنالوجیز اور سازوسامان میں کاروباری تعاون کے فروغ میں بھی ایک بین الاقوامی پلیٹ فارم کا درجہ حاصل کرچکا ہے۔

۹ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

برونائی ، روایتی لوئے کراتھونگ میلے کی تقری...

بندر سری بیگوان (شِںہوا) برونائی کے شہر یوں نے لوئے کراتھونگ میلہ منایا اور امن اور قسمت کے لئے دلکش لالٹینیں پانی میں چھوڑیں۔

برونائی، بندرسی بیگوان میں ایک شخص لالٹین پانی میں چھوڑرہا ہے۔ (شِنہوا)

برونائی، بندرسی بیگوان میں لوگ لالٹین پانی میں چھوڑنے کی تیاری کررہے ہیں۔ (شِنہوا)

برونائی، بندرسی بیگوان میں ایک خاتون لالٹین پانی میں چھوڑنے کی تیاری کررہی ہے۔ (شِنہوا)

۹ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

5 ویں سی آئی آئی ای میں کھیلوں کے نئے تجربات

شنگھائی (شِںہوا) کیا آپ کھیلوں میں نئے تجربات کے متلاشی ہیں؟ تو پھر 5 ویں چائنہ بین الاقوامی درآمدی نمائش کا دورہ ضرور کریں۔ آپ متاثر ہوئے بغیر نہیں رہیں گے۔

چین کے اقتصادی مرکز شنگھائی میں منعقدہ 5 ویں چائنہ بین الاقوامی درآمدی نمائش دنیا بھر کی کمپنیوں کو اپنی مصنوعات کی نمائش، برانڈز کے فروغ اور دنیا کی دوسری سب سے بڑی معیشت میں مزید کاروباری شراکت داروں کی تلاش میں ایک پلیٹ فارم مہیا کررہی ہے۔ نمائش کا آغاز 5 نومبر سے ہوا ہے اور یہ 10 نومبر تک جاری رہے گی۔

چین ،  شنگھائی میں منعقدہ 5 ویں چائنہ بین الاقوامی درآمدی نمائش میں ون چیمپیئن شپ فیدرویٹ چیمپیئن تانگ کائی (بائیں) لوگوں کو فائٹنگ بارے بتارہے ہیں۔ (شِںہوا)

چین ، شنگھائی میں منعقدہ 5 ویں چائنہ بین الاقوامی درآمدی نمائش میں امریکی غذائی کمپنی ہاربالیف نیوٹریشن کے عملہ کی ایک رکن کمپنی کے اسپورٹس سپلیمنٹ متعارف کرارہی ہے۔ (شِںہوا)

چین ، شنگھائی میں منعقدہ 5 ویں چائنہ بین الاقوامی درآمدی نمائش میں ایک شخص سکیئنگ جوتے دیکھ رہا ہے۔  (شِںہوا)

چین ، شنگھائی میں منعقدہ 5 ویں چائنہ بین الاقوامی درآمدی نمائش میں ایک خاتون روئنگ مشین کی جانچ کررہی ہے۔ (شِںہوا)

۹ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

یورپ میں ہیٹ ویو، رواں صدی کے آخر تک سالانہ...

یورپ کے ماحولیاتی ادارے یورپین انوائرمنٹ ایجنسی نے کہا ہے کہ اگر کوئی اقدامات نہ کیے گئے تو تو گرمی کی لہریں یا ہیٹ ویوز صدی کے آخر تک ہر سال یورپ کے 90 ہزار شہریوں کی موت کا باعث بن سکتی ہیں۔ غیر ملکی میڈیا موافق اقدامات کے بغیر، اور سنہ 2100 تک تین ڈگری سیلسیس گلوبل وارمنگ کے منظر نامے کو دیکھتے ہوئے 90 ہزار یورپی سالانہ شدید گرمی سے مر سکتے ہیں۔انوائرمنٹ ایجنسی کے تخمینے کے مطابق اگر تین ڈگری سینٹی گریڈ کے بجائے ایک اعشاریہ پانچ یا ڈیڑھ ڈگری سیلسیس کی گلوبل وارمنگ ہو تو یہ اموات سالانہ 30 ہزار تک کم ہو جاتی ہیں۔ ترقی یافتہ ممالک نے گلوبل وارمنگ کو صنعتی دور سے پہلے کی سطح یعنی 1.5 ڈگری سیلسیس تک رکھنے کا عہد کیا ہے انشورنس کمپنیوں کے اعداد و شمار کے مطابق سنہ 1980 سے سنہ 2020 کے درمیان تقریبا ایک لاکھ 29 ہزار یورپی باشندے گرمی کی شدت سے ہلاک ہوئے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۹ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین کی تیان ژو 5 مال بردار خلائی جہاز روانہ...

وین چھنگ (شِنہوا) چین میں تیان ژو 5 مال بردار خلائی جہاز اور لانگ مارچ 7 وائی 6 کیریئر راکٹ کو لانچنگ کے علاقے میں منتقل کردیا گیا ہے۔

چائنہ مینڈ اسپیس ایجنسی نے بتایا کہ مال بردار خلائی جہاز مستقبل قریب میں مناسب وقت پر روانہ کر دیا جائے گا۔

ایجنسی نے مزید کہا کہ چین کے جنوبی جزیرہ نما صوبے ہائی نان کے وین چھنگ خلائی جہاز لانچ مقام پر سہولیات اور سازوسامان اچھی حالت میں ہے۔

 پروگرام کے تحت لانچ سے قبل اس کی مختلف افعال کی جانچ پڑتال اور مشترکہ آزمائش کی جائے گی۔

۹ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

دشمن نے غلط قدم اٹھایا تو جواب دنداں شکن ہوگ...

ایران نے کہا ہے کہ اگر دشمنوں نے کوئی بھی غلط قدم اٹھانے کی کوشش کی تو انہیں ملک کی مسلح افواج کی جانب سے دندان شکن جواب دیا جائے گا۔ ایران کے بریگیڈئیر جنرل کیومرث حیدری نے ایران کے شمال مشرقی سرحدی علاقے دوغارون میں ایک فوجی چھانی کے دورے کے موقع پر کہا کہ ایرانی فوج سرحدوں کے دفاع کے لیے ہرممکن اقدامات کرنے کو تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں منشیات کے اسمگلروں اور دہشتگردوں نے بعض ممالک کی حمایت سے حالات کو خراب کرنے کی کوشش کی جنہیں سخت جواب دیا گیا۔ جنرل حیدری نے کہا کہ سرحدوں پر فوج کی تعیناتی کا مقصد تخریب کاروں یا دہشتگردوں سے سرحدوں کی امنیت کو لاحق خطرات نہیں ہیں بلکہ فوجیوں کی موجودگی کا مقصد سرحدوں کی بہتر نگرانی اور پائیدار سلامتی کو یقینی بنانا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۹ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

مصر ۔ شرم الشیخ ۔ کوپ 27

مصر کے شرم الشیخ میں لوگ اقوام متحدہ کے فریم ورک کنونشن برائے موسمیاتی تبدیلی کیلئے کانفرنس آف پارٹیز کے 27 ویں اجلاس(کوپ 27) کے بورڈ کے سامنے سے گزر رہے ہیں۔(شِنہوا)

۹ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

مصر ۔ شرم الشیخ ۔ کوپ 27

مصر کے شرم الشیخ میں اقوام متحدہ کے فریم ورک کنونشن برائے موسمیاتی تبدیلی کیلئے کانفرنس آف پارٹیز کے 27 ویں اجلاس(کوپ 27) کے دوران شرکاء پوسٹرز کے سامنے سے گزر رہے ہیں۔(شِنہوا)

۹ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

5 ویں چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو جاری ،چی...

5 ویں چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو (سی آئی آئی ای) جاری ، پاکستانی نمائش کنندگان نے کہا ہے کہ چین غیرملکی مصنوعات کے لئے خاص مارکیٹ ہے،ہم یہاں ملنے والے صارفین کے ساتھ کاروبار جاری رکھ سکتے ہیں،چینـپاک تجارتی اور سرمایہ کاری تعاون کی بدولت حالیہ برسوں میں چین کو پاکستان کی مجموعی برآمدات میں مسلسل اضافہ ہوا ۔ ایشیا انٹرنیشنل ٹریڈنگ کے سی ای او عمران راہ نے چائنا اکنامک نیٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا یہ ہمارے پاس ہر سال ملنے والے بہترین مواقع میں سے ایک ہے!، سی آئی آئی ای ایک 6 دن کا ایونٹ ہے لیکن یہ ہماری سال کے 365 دنوں کے لیے بہت سارے صارفین کے ساتھ اکٹھا ہونے میں مدد کرتا ہے، یہاں برانڈنگ موشن کے ساتھ، ہماری مصنوعات کو پسند کرنے والے صارفین ہم سے خریدتے رہتے ہیں۔۔ 5 سے 10 نومبر تک شیڈول، 5 ویں چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو (سی آئی آئی ای) دنیا بھر کی کمپنیوں کو اپنی مصنوعات کی نمائش، اپنے برانڈز کو فروغ دینے اور دنیا کی دوسری سب سے بڑی معیشت میں مزید کاروباری شراکت دار تلاش کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کر تی ہے۔ ہاتھ سے بنے ہوئے قالین، شال اور سکارف جیسے غیر ملکی دستکاری کی نمائش کرتے ہوئے، عمران نے سی ای این کو بتایا کہ ہمارا بنیادی مقصد صرف چھ دن نہیں ہے، ہم نے سال بھر فروغ دیا، اور ہم یہاں ملنے والے صارفین کے ساتھ کاروبار جاری رکھ سکتے ہیں۔

ونزا جیولری کے بانی کے سی ای او کے اسسٹنٹ اور ایٹلینٹک کمپنی لمیٹیڈ (Atlantis Co., Ltd)کے سی ای او جاوید موہل نے کہا ہمیں سی آئی آئی ای میں شرکت کرنے کا بہت اچھا تجربہ تھا کیونکہ اس نے ہمارے کاروبار کو بڑھانے اور دوسرے کاروباری شراکت داروں کے ساتھ بات چیت کرنے میں بہت مدد کی ہے۔'' ایک پاکستانی زیورات کا برانڈ، انہوں نے مزید کہا کہ وہ پاکستانی فن ثقافت، ہاتھ سے تیار کردہ دستکاری کو پھیلانا اور اس کے جوہر اور خوبصورتی کو دنیا کے ساتھ بانٹنا چاہیں گے۔ چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق ایشیاکے سیلز مینیجر اسماعیل، نے کہا کہ آپ بہت سے اعلیٰ معیار کے صارفین سے رابطہ کر سکتے ہیں جن سے آپ عام طور پر نہیں ملتے ہیں۔ جب ایکسپو ختم ہوتی ہے، ہم اپنے کلائنٹس کے ساتھ تعاون کی تفصیلات پر تبادلہ خیال کرتے ہیں اور حتمی کاروبار ایک سال میں ہمارے کئی اسٹورز کے ٹرن اوور کے برابر ہوسکتا ہے۔ ''یہ طرز (قالین پر) پاکستان میں سینکڑوں سالوں سے رائج ہے۔ یہ کلاسیکی خوبصورتی کے ساتھ سب سے زیادہ کلاسک نمونہ ہے،'' اسماعیل آنے والے مہمانوں کو قالین پیش کر رہے تھے۔

اور قالین کی قیمت؟ چند الفاظ میں 1,000 روپے (30,000) فروخت ہوئے۔ سی آئی آئی ای جیسے اہم پلیٹ فارمز کے ساتھ بڑھتے ہوئے چینـپاک تجارتی اور سرمایہ کاری تعاون کی بدولت، حالیہ برسوں میں چین کو پاکستان کی مجموعی برآمدات میں مسلسل اضافہ ہوا ہے۔چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق اسماعیل نے کہا حالیہ برسوں میں، چینی مارکیٹ میں دستکاری کی کارکردگی میں مسلسل اضافہ ہوا ہے، کیونکہ اب چینی لوگوں کی قوت خرید مضبوط ہو گئی ہے، اور لوگ کسی دوسری قوم سے نمایاں ثقافت اور انداز خاص طور پر غیر ملکی دستکاری کے زیادہ سے زیادہ شوقین ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ چین میں ایک بہترین مارکیٹ ہے، انہوں نے کہا کہ انہوں نے اپنی مصنوعات میں مقامی پاکستانی طرز اور ثقافت کو متعارف کرایا اور اسے محفوظ کیا جس نے زیادہ سے زیادہ چینی صارفین کو راغب کیا۔ عمران راہ نے کہا چین ایک بہت بڑی منڈی ہے۔ سی آئی آئی ای جیسے پلیٹ فارمز کی بدولت، ہم اس مارکیٹ میں پروموشن کرنے اور یہاں اپنے برانڈ کو فروغ دینے کی پوری کوشش کر رہے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۹ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

مصر ۔ شرم الشیخ ۔ کوپ 27

مصر کے شرم الشیخ میں اقوام متحدہ کے فریم ورک کنونشن برائے موسمیاتی تبدیلی کیلئے کانفرنس آف پارٹیز کے 27 ویں اجلاس(کوپ 27) کے دوران لوگ  ایک پوسٹر کے سامنے قطار بنائے کھڑے ہیں۔(شِنہوا)

۹ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

پاور سیمنٹ لمیٹڈ کی آمدنی گزشتہ مالی سال 202...

پاور سیمنٹ لمیٹڈ کی آمدنی گزشتہ مالی سال 2021-22 کے پہلے نو مہینوں میں 24 فیصد بڑھ کر 13.3 بلین روپے ہو گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 10.78 بلین روپے تھی۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق کمپنی کا مجموعی منافع، تاہم، مالی سال 2020-21 کی اسی مدت کے مقابلے میں 2.4 بلین روپے سے زیر جائزہ مدت کے دوران 8 فیصد کم ہو کر 2.2 بلین روپے ہو گیا۔مالی سال21 کی اسی مدت میں 260 ملین کے منافع کے مقابلے میں خالص آمدنی بھی 97 فیصد کم ہوکر 6.78 ملین روپے ہوگئی۔ جون 2021 تک، ڈائریکٹرز، چیف ایگزیکٹو آفیسر، شریک حیات اور نابالغ بچے کمپنی کے دس فیصد حصصکے مالک تھے جبکہ ستر فیصد دیگر کے پاس تھے۔مالی سال 2020-21 کے دوران، کمپنی نے فروخت کا مضبوط رجحان برقرار رکھا، جس سے 2019-20 میں 4.1 بلین روپے کے مقابلے میں 246 فیصد اضافے کے ساتھ 14.2 بلین روپے کی آمدنی ہوئی۔اس سال کا مجموعی منافع 4.1 بلین روپے رہا، جو پچھلے سال کے 20 ملین روپے سے 20219 فیصد زیادہ ہے۔مالی سال 21 کے لیے بعد از ٹیکس منافع 3.6 بلین روپے کے پچھلے سال کے نقصان کے مقابلے میں 110 فیصد اضافے کے ساتھ 358 ملین روپے روپے تک پہنچ گیا۔فی حصص بھی بڑھ کر 3 روپے سے زائد ہو گیا۔پاور سیمنٹ لمیٹڈ پاکستان میں ایک پرائیویٹ لمیٹڈ کاروبار کے طور پر 1 دسمبر 1981 کو قائم کیا گیا تھا۔ 9 جولائی 1987 کو یہ ایک پبلک لمیٹڈ کمپنی بن گئی۔ فرم کا بنیادی کاروبار سیمنٹ کی پیداوار، تقسیم اور مارکیٹنگ ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۹ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

پاکستانی سٹارٹ اپس کی گزشتہ کے مقابلے میں کی...

پاکستانی سٹارٹ اپس نے گزشتہ سہ ماہی کے مقابلے کیلنڈر سال 2022 کی تیسری سہ ماہی (جولائی-ستمبر)میں 36 فیصد کی کمی درج کی ہے، لیکن مالیاتی ٹیکنالوجی(فنٹیک) نے اسی عرصے کے دوران بڑھتے ہوئے گراف کو دکھایا۔ ای کامرس اسٹارٹ اپس کے دو سودوں کے مقابلے میں ہونے والے 14 سودوں میں سے چھ فنٹیک اسٹارٹ اپ تھے۔ فنٹیک اسٹارٹ اپس نے 38 ملین ڈالراکھٹے کیے۔فنٹیک کنسلٹنٹ سنبل قریشی نے ویلتھ پاک کو بتایا کہ سیاسی صورتحال کا ملک کی معاشی صورتحال پر اثر پڑتا ہے جس کی وجہ سے بہت سی غیر ملکی فنٹیک کمپنیوں نے اپنے اقدامات کو روک دیا ہے۔ یہ صورتحال مقامی فنٹیک فرموں کے لیے بھی ایک چیلنج ہے۔ غیر معمولی ترقی صرف اس وجہ سے ہے کہ موجودہ فنٹیکس اور زیادہ قائم کمپنیاں اس وقت زندہ رہنے کی کوشش کر رہی ہیں۔ وہ فنٹیک سیکٹر میں سرمایہ کاری جاری رکھ کر صورتحال پر قابو پانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ایک معروف آئی ٹی ماہر عمران جٹالہ نے ویلتھ پاک کو بتایا کہ دنیا کی5 فیصد غیر بینک آبادی پاکستان میں رہتی ہے۔ پاکستان میں روزانہ تقریبا 18,000 افراد 18 سال کی عمر کو عبور کر رہے ہیں، اور غیر بینک والی آبادی اور 18 سال سے کم عمر افراد اپنے مالی معاملات کے لیے فنٹیک کا استعمال کرتے ہیں۔ لہذا سٹارٹ اپ فنڈنگ میں کمی کے باوجود فنٹیک اور ڈیجیٹل بینکنگ ترقی کی منازل طے کر رہی ہے۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کے اعداد و شمار کے مطابق، گزشتہ برسوں کے دوران، برانچ لیس/موبائل بینکنگ نے ٹیلکو-بینک-فنٹیک تعاون کی بنیاد پر زبردست ترقی دکھائی ہے، جس نے مالیاتی شمولیت میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ ایم بینکنگ نیٹ ورک 534,460 ایم بینکنگ ایجنٹس اور 74.6 ملین ایم والٹ اکانٹس تک پھیل چکا ہے۔ اس نیٹ ورک نے 2021 میں 8 ٹریلین روپے سے زیادہ مالیت کے 2.2 بلین سالانہ لین دین کو قابل بنایا۔ ان پیشرفتوں کے باوجود، نقد اب بھی اقتصادی سرگرمیوں پر حاوی ہے اور خاص طور پر مائیکرو اور چھوٹے تاجروں کی طرف سے الیکٹرانک ادائیگیوں کا بہت کم استعمال ہے۔ پاکستان میں نقد ادائیگی کا سب سے بڑا طریقہ ہے کیونکہ اسے خوردہ فروشوں اور سپلائرز کی اکثریت 'محفوظ' تصور کرتی ہے۔ بہت سی اجرتیں اور تنخواہیں بھی نقد کے ذریعے ادا کی جاتی ہیں۔کووڈ-19 کے بعد کی مدت کے دوران الیکٹرانک بینکنگ اور متبادل ڈلیوری چینلز کی اہمیت اور استعمال میں اضافہ ہوا ہے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بینکوں کو ڈیجیٹل لین دین پر تمام انٹر بینک اور انٹرا بینک چارجز معاف کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے ڈیجیٹل مالیاتی چینلز کے استعمال کی مزید ترغیب دی۔ اس کے نتیجے میں انٹر بینک ٹرانسفرزمیں 206 فیصد ااضافہ ہوا۔، موبائل بینکنگ انٹر بینک ٹرانسفرز میں مالی سال 2020 میں 765 بلین روپے سے مالی سال 2021 میں 2.346 ٹریلین روپے تک تین گنا اضافہ ہوا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۹ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

مصر ۔ شرم الشیخ ۔ کوپ 27

مصر کے شرم الشیخ میں لوگ اقوام متحدہ کے فریم ورک کنونشن برائے موسمیاتی تبدیلی کیلئے کانفرنس آف پارٹیز کے 27 ویں اجلاس(کوپ 27) کے بورڈ کے ساتھ سیلفی بنا رہے ہیں۔(شِنہوا)

۹ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

مصر ۔ شرم الشیخ ۔ کوپ 27

مصر کے شرم الشیخ میں لوگ اقوام متحدہ کے فریم ورک کنونشن برائے موسمیاتی تبدیلی کیلئے کانفرنس آف پارٹیز کے 27 ویں اجلاس(کوپ 27) کے بورڈ کے سامنے کھڑے ہیں۔(شِنہوا)

۹ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ڈائینیا پاکستان لمیٹڈ کی مالی سال 2021-22 می...

ڈائینیا پاکستان لمیٹڈ نے مالی سال 2021-22 میں 9.53 بلین روپے کی خالص فروخت کی ۔گزشتہ مالی سال 6.82 بلین روپے کے مقابلے میں 39.68 فیصد اضافہ ہوا۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق یہ کمپنی پاکستان میں 20 جون 1982 کو ایک عوامی محدود ادارے کے طور پر قائم ہوئی تھی۔ یہ فارملڈہائڈ، یوریا/میلمین فارملڈہائڈ، اور مولڈنگ کمپانڈ تیار اور فروخت کرتا ہے۔اگرچہ زیر جائزہ مدت کے دوران کمپنی کی ٹاپ لائن میں اضافہ ہوالیکن فروخت کے بڑھتے ہوئے اخراجات اور ان پٹ کی بلند قیمتوں کے نتیجے میں منافع میں کمی واقع ہوئی۔ٹیکس سے پہلے کا منافع مالی سال 21 میں 1.32 بلین روپے سے مالی سال 22 میں 24 فیصد کم ہوکر 1.01 بلین روپے ہوگیا۔قانونی ٹیکس ایڈجسٹمنٹ کے بعد سال کا خالص منافع 621 ملین روپے تھا، جو مالی سال 21 میں 939 ملین روپے سے کم ہے، جو سال بہ سال 33.87 فیصد کی کمی کو ظاہر کرتا ہے۔حصص بھی 2021 میں 49.73 روپے سے FY22 میں 32.93 روپے تک گر گیا۔ ، کمپنی کی خالص فروخت 33.51 فیصد بڑھ کر نو ارب روپے ہو گئی۔تاہم، ان پٹ لاگت اور ٹیکسوں میں اضافے کی وجہ سے خالص منافع 2018 میں 295 ملین روپے سے کم ہو کر 227 ملین روپے ہو گیا، جس سے فی حصص آمدنی پہلیکے 15.63 روپے سے کم ہو کر 12.02 روپے ہو گئی۔ ں، کمپنی کی فروخت 2019 میں 5.14 بلین روپے کے مقابلے میں کم ہو کر 4.49 بلین روپے رہ گئی۔

یہ زیادہ تر کوویڈ 19 کی وجہ سے عائد پابندیوں کی وجہ سے ہوا، جس نے مارکیٹیں بند کر دیں اور سپلائی چین میں خلل ڈالا۔لیکن کمپنی نے سال کے دوران خالص منافع میں 11.4 فیصد اضافہ رپورٹ کیا، جو پچھلے سال کے 227 بلین روپے کے مقابلے 253 ملین روپے رہا۔اس کے نتیجے میں،فی حصص قیمت 13.42 روپے تک پہنچ گئی جو پچھلے سال میں 12.02 روپے تھی۔تاہم، 2021 میں، کمپنی نے اپنے ٹرن اوور میں شاندار اضافہ کا تجربہ کیا، جو ایک سال پہلے کے 4.49 بلین روپے سے 52 فیصد بڑھ کر 6.82 بلین روپے ہو گیا۔بعد از ٹیکس منافع گزشتہ سال 253 ملین روپے سے بہتر ہو کر زیر جائزہ سال کے دوران 939 ملین روپے ہو گیا۔ منافع میں اضافے کی وجہ سے،حصص کی قیمت پچھلے سال 13.42 روپے سے بڑھ کر 49.73 روپے تک پہنچ گئی۔مالی سال 2021-22 میں، کمپنی کی آمدنی میں 48 فیصد سے زیادہ کا اضافہ ہوا۔تاہم، بڑھتے ہوئے ان پٹ اخراجات کے نتیجے میں کمپنی کے منافع میں کمی واقع ہوئی۔اگرچہ کووڈ19 کے بعد معیشت میں بہتری آئی ہے، ملک میں مجموعی طور پر ہلچل کا اثر مستقبل قریب تک اس کے کاموں پر پڑتا رہے گا۔کمپنی کی مالیاتی رپورٹ کے مطابق، اسے یقین ہے کہ اس کی انتظامی ٹیم، مینوفیکچرنگ ورکرز اور کلائنٹ کمپنیوں کی مسلسل کامیابی اسے آئندہ سال کے لیے اپنے سیلز کے اہداف کو پورا کرنے کے قابل بنائے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۹ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

پی ٹی آئی منحرف ارکان کا الیکشن کمیشن فیصلے...

پاکستان تحریک انصاف کے منحرف ارکان نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیلوں پر دلائل کیلئے وکیل تبدیل کر کے ایڈووکیٹ عمر اسلم کی خدمات حاصل کرلیں۔ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے تحریک انصاف کے منحرف ارکان کی الیکشن کمیشن کے فیصلے کیخلاف اپیل پر سماعت کی۔ منحرف ارکان نے اپیلوں پر دلائل کیلئے وکیل تبدیل کر لیا، منحرف ارکان نے ایڈووکیٹ عمر اسلم کی خدمات حاصل کر لیں۔ چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطا بندیال کی طرف سے ایڈووکیٹ عمر اسلم کا خیر مقدم کیا گیا۔ ایڈووکیٹ عمر اسلم نے عدالت کو بتایا کہ مجھے رات کے وقت وکیل کیا گیا ہے۔ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس نے کہا کہ منحرف ارکان کے ڈی سیٹ ہونے کے بعد نئے ارکان منتخب ہو چکے ہیں، آپ کو تیاری کیلئے وقت دے دیتے ہیں، معاملے میں بڑا دلچسپ سوال کا جائزہ لینا ہے، نئے منتخب ہونے والے ارکان کو بھی پارٹی بنائیں۔ عدالت نے منحرف رکن محسن عطا خان کھوسہ کو اپیل واپس لینے کی اجازت دے دی۔ سپریم کورٹ نے مقدمے کی سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۹ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

پنجاب حکومت کا آئی جی کی خدمات واپس لینے کیل...

پنجاب حکومت نے آئی جی پولیس فیصل شاہکار کی خدمات واپس لینے کے لئے وفاق کو ایک اور خط لکھ دیا ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ 3 نومبر کو وزیر آباد میں پیش آنے والے واقعے پر 4 نومبر کو پنجاب کا بینہ کا اجلاس ہوا ، اجلاس میں پنجاب کابینہ نے آئی جی فیصل شاہکار پر عدم اعتماد کا اظہار کیا. پنجاب حکومت نے خط میں لکھا ہے کہ آئی جی پنجاب پی ٹی آئی مارچ کے سیکیورٹی انتظامات کرنے میں ناکام رہے،فیصل شاہکار نے ذاتی وجوہات کی پنجاب میں مزید خدمات انجام دینے سے معذرت کی۔ان وجوہات کی بنیاد پر پنجاب سے آئی جی پنجاب فیصل شاہکار کی خدمات واپس لے لی جائیں۔ دوسری جانب وزیراعلی پنجاب نے اپنا آئی جی لگانے کے لئے وفاق کو 3 نام بھجوا دئیے ہیں۔ وزیراعلی پنجاب کے پرنسپل سیکرٹری نے وفاق کو لکھے خط میں آئی جی پنجاب کے لئے یاض احمد دیو، عامر ذوالفقار اور غلام محمود ڈوگر کے نام تجویز کئے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۹ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

اسد عمر اور شاہ محمود کی قیادت میں دو لانگ م...

تحریک انصاف نے 6 روز کے وقفے کے بعد (آج) جمعرات سے دوبارہ لانگ مارچ شروع کرنے کا اعلان کردیا۔ مشیر داخلہ پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے ایک بیان میں کہا کہ حقیقی آزادی کا مارچ جاری رہے گا ، (آج) جمعرات سے دو لانگ مارچ شروع ہوں گے ایک کی قیادت اسد عمر اور دوسرے کی شاہ محمود قریشی کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا مقابلہ جن مافیاز کے ساتھ ہے وہ جرائم پیشہ افراد ہیں جن کا مقابلہ ہم 26 سال سے کررہے ہیں، ہم وفاقی حکومت کے ہر طرح کے ہتھکنڈوں سے واقف ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے خلاف منظم مہم چلائی گئی ہے اور مذہبی منافرت کا پروپیگنڈہ کیاگیا، ہمارے خلاف دینی مذہبی جماعت نہیں بلکہ ن لیگ پروپیگنڈہ کررہی ہے، وزیر آباد واقعے سے ایک مذہبی جماعت نے لاتعلقی کا اظہار کردیا ہے۔ علاوہ ازیں وائس چیئرمین پاکستان تحریک انصاف شاہ محمود قریشی نے ڈائریکٹوریٹ جنرل پبلک ریلیشنز پنجاب کا دورہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان پر حملے کی درج ایف آئی آر قابل قبول نہیں، ایف آئی آر متاثرین کی منشا کے مطابق ہونی چاہیے، ہماری ساری توجہ کیس پر ہے، پٹیشنر کی بات کو سنے بغیر مقدمہ درج کیا گیا، لانگ مارچ کا آغاز (آج) جمعرات کو وزیرآباد سے ہوگا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۹ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

فیصل واوڈا تاحیات نااہلی کیس،وقت کی کمی اور...

سپریم کورٹ نے فیصل واوڈا تاحیات نااہلی کیس کی سماعت وقت کی کمی اور بنچ دستیاب نا ہونے پر ملتوی کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں فیصل واوڈا تاحیات نااہلی کیس کی سماعت آج ہوئی جس دوران چیف جسٹس نے کہا کہ پچھلی سماعت پر دو سوالات پوچھے گئے تھے، ایک سوال تھا کہ ہائیکورٹ کی 62 ون ایف کے تحت ڈکلئیریشن کو برقرار رکھا جا سکتا ہے یا نہیں اور دوسرا سوال تھا کہ کیوں نا حقائق کی روشنی میں مکمل انصاف کے تقاضے پورے کرنے کے لیے آرٹیکل 187 کا اختیار استعمال کرے۔ اس کے جواب میں فیصل واوڈا کے وکیل نے کہا کہ عدالتی سوالات پر تحریری جواب تیار کیا ہے۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ تحریری سوال تیار کر کے آپ نے بہت اچھا کیا اس کو دیکھ لیں گے، وقت کی کمی ہے اور آئندہ ہفتے نئے ججز کی وجہ سے یہ بنچ دستیاب نہیں ہو گا، کوشش کریں گے کیس کسی ایسے بنچ میں لگے جس میں موجودہ بینچ کا کوئی ممبر ہو۔ بعدازاں چیف جسٹس عمر عطابندیال کی جانب سے کیس کی سماعت ملتوی کر دی گئی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۹ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

سعودی عرب میں سنگل انٹری وزٹ ویزے کی مدت میں...

سعودی عرب کی جانب سے سنگل ویزٹ ویزہ کے قیام کی مدت تین ماہ کردی گئی ۔ سعودی کابینہ نے ٹرانزٹ ویزہ کی مدت میں بھی چھیانوے گھنٹے توسیع کا اعلان کیا ہے۔ ٹرانزٹ ویزہ پر قیام کی مدت تین ماہ ہے تاہم کسی فیس کے بغیرچھیانوے گھنٹے قیام کی اجازت ہوگی جبکہ ملٹی پل انٹری ویزا 90 دن کے لیے موثر ہوگا۔ سعودی میڈیا کے مطابق شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیر صدارت ریاض کے قصر یمامہ میں کابینہ کے اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے ہیں۔ سعودی کابینہ نے اجلاس کے دوران نو فیصلے کیے ان میں سے ایک کا تعلق سنگل انٹری وزٹ اور ٹرانزٹ ویزے سے ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۹ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں