• Columbus, United States
  • |
  • ٢٣ نومبر، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | سی-پیک

چینی صدر جی 20 سربراہی اجلاس، اپیک اقتصادی ر...

بیجنگ(شِنہوا)چین کے صدر شی جن پھنگ 14 نومبر سے 17 نومبر تک انڈونیشین صدرجوکو ویدودو کی دعوت پر انڈونیشیا کے بالی میں 17 ویں گروپ آف 20(جی 20)  سربراہی کانفرنس میں شرکت کرینگے۔

وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چھون اینگ نے جمعہ کے روز اعلان کیا کہ صدر شی تھائی لینڈ کے بنکاک میں اپیک اقتصادی رہنماؤں کے 29 ویں اجلاس میں شرکت کرینگے اور ساتھ ہی مملکت تھائی لینڈ کے وزیراعظم پریوت چن اوچا کی دعوت پر 17 سے 19 نومبر تک تھائی لینڈ کا دورہ بھی کریں گے۔

ہوا چھون اینگ کے مطابق جی 20 سربراہی اجلاس اور اپیک اقتصادی رہنماؤں کے اجلاس کی سائیڈلائنز پر ملاقات کی دعوتوں پر صدر شی جن پھنگ فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون ، امریکی صدر جوبائیڈن ، سینگال کے صدر میکی سال ، ارجنٹائن کے صدر البرٹو فرنانڈیز سمیت دیگر کے ساتھ دوطرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔

۱۱ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چینی صدر کی زیر صدارت کوویڈ- 19 کی روک تھام...

بیجنگ(شِنہوا) چین کے صدر اورکمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ کی زیر صدارت سی پی سی کے پولیٹیکل بیورو کی قائمہ کمیٹی کا گزشتہ روز اجلاس ہوا،جس میں کوویڈ- 19 کی روک تھام اور کنٹرول سے متعلق رپورٹ کا جائزہ اور اس سلسلے میں کوششوں کو مزید بہتر بنانے کے لیے 20 اقدامات کا تعین کیا۔شی جن پھنگ نے اجلاس سے خطاب بھی کیا۔

اجلاس میں کہا گیا کہ نوول کرونا وائرس اب بھی اپنی شکل تبدیل کررہا ہے، عالمی وبا اب بھی پھیلی ہوئی ہے اور ملک میں یہ وبا بار بار سر اٹھا رہی ہے ۔ اجلاس میں کہا گیا کہ چین، ایک بہت بڑی آبادی والا ملک ہے جہاں صحت کے حوالے سے کمزور گروہوں کی ایک بڑی تعداد ہے اور اس کی ترقی مختلف خطوں میں غیر متوازن ہے۔ عام طور پر طبی وسائل کی خاطر خواہ فراہمی نہیں اور کچھ خطوں میں وبا کی صورتحال سنگین  ہے۔اجلاس میں بتایا گیا کہ  سردیوں اوربہار کے دوران وائرس اور آب و ہوا کی تبدیلی کی وجہ سے، وبا کا دائرہ اور پیمانہ مزید پھیل سکتا ہے، جس سے روک تھام اور کنٹرول کے کاموں میں سنگین چیلنجز پیدا ہوسکتے ہیں۔ اس کے لیے مضبوط اسٹریٹجک عزم کو برقراررکھتے ہوئے  تمام متعلقہ شعبوں میں بہترکام کرنا ہوگاتاکہ وائرس کے پھیلاؤ کو سائنسی اور ہدف پر مبنی  انداز میں روکا جا سکے۔  اجلاس میں  پارٹی سنٹرل کمیٹی کے فیصلوں اور انتظامات پر مکمل، دیانتداری اور جامع طریقے سے عمل درآمد کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا گیا کہ عوام اور ان کی زندگیوں کو ہر چیز سے بالاتر رکھنے کی ضرورت ہے۔ بیرون ملک سے آںے والے کیسز اوراندرون ملک وبا کے دوبارہ سراٹھانے کو روکنے کی عمومی حکمت عملی کو پختہ طور پر عملی جامہ پہنانے اور صفر کوویڈ کی متحرک عمومی پالیسی پر سختی سے عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے۔ اجلاس میں کہا گیا کہ وبا کے خلاف  موثر ردعمل، معاشی استحکام اور محفوظ ترقی کو یقینی بنانے کے لیے، معاشی اور سماجی ترقی کے ساتھ کوویڈ-19 کی روک تھام کی کوششوں کو موثر طریقے سے مربوط کرنا ہوگا، عوام کاتحفظ  اور صحت کی انتہائی حفاظت کرتے ہوئے  معاشی اور سماجی ترقی پر وبا کے اثرات کو کم کرنا ہوگا۔اجلاس میں کہا گیا کہ وائرس کی تیزرفتارمنتقلی کے مطابق کیسز کی جلد تشخیص، رپورٹنگ، قرنطینہ اور علاج کے تقاضوں کو موثر طریقے سے نافذ کرنا ہوگااور فوری اقدامات اٹھانے ہوں گے، تاکہ وبا کے مزید پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔ اہم علاقوں سے وبا کو جلد سے جلد ختم کرنے کی کوششیں کرنی چاہئیں، اس کے مزید پھیلاؤ کو روکنے کے لیے مزید پرعزم اور فیصلہ کن اقدامات  کرتے ہوئے  روزمرہ اموراور زندگی کی معمول کی ترتیب کو جلد از جلد بحال کرنا چاہیے۔ کسی بھی محکمے  کو ہاتھ پر ہاتھ دھرے نہیں بیٹھنا چاہیے بلکہ اسے اپنی کوششیں کرنی چاہیئں ۔ کوویڈ-19 ردعمل کو مزید سائنسی بنیادوں پر اور ٹارگٹ کرنے، کوششوں کو موثر بنانے ، خطرات کا درست تجزیہ کرنے اوراٹھائے گئے اقدامات کو مزید بہتر بنانے کی کوشش کرنی چاہئیں۔ اجلاس میں کہا گیا کہ مریضوں اور قریبی رابطے میں رہنے والوں کو قرنطینہ کرنے اوران کی منتقلی ، نیوکلک ایسڈ کی جانچ ، طبی عملے کی تعیناتی، طبی خدمات کی فراہمی ،ویکسی نیشن کےانتظام ، کاروباری اداروں اورکیمپسز کو خدمات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ دیگر جگہوں پرپھنسے ہوئے لوگوں کو گھر واپسی میں مدد کے لیے  مزید اہداف پر مبنی طریقے اختیار کرنے پرزوردیاگیا۔

۱۱ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

فلسطین کا اقوام متحدہ میں قدرتی وسائل پر فلس...

رم اللہ(شِنہوا)فلسطین نے اقوام متحدہ (یو این) کی طرف سے فلسطینی علاقوں میں قدرتی وسائل پر فلسطینی عوام کی خودمختاری سے متعلق قرارداد کے حق میں ووٹ کا خیرمقدم کیا ہے۔

فلسطین کے وزیر خارجہ ریاض المالکی نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کی سیکنڈ کمیٹی نے مشرقی بیت المقدس سمیت فلسطینی علاقوں میں قدرتی وسائل پر فلسطینی عوام کی مستقل خودمختاری کے حق میں ووٹ دیا ہے۔

اخباری بیان کے مطابق مجموعی طور پر 151 رکن ممالک نے قرارداد کے حق میں ووٹ دیا، 7 ممالک کینیڈا ، اسرائیل ، مارشل آئی لینڈ ، مائیکرونیشیا ، ناورو ، پاؤلا اور امریکہ نے مخالفت میں ووٹ دیا جبکہ 10 رکن ممالک نے ووٹنگ کے عمل میں حصہ نہیں لیا۔

المالکی نے بیان میں کہا کہ قرارداد کے حق میں ووٹنگ فلسطینیوں کے حق اور ان کے قدرتی وسائل بشمول زمین، پانی اور توانائی کے وسائل پر ان کی خودمختاری کی توثیق کرتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ اسرائیل مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں قدرتی وسائل کا استحصال بند کرے۔

۱۱ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

امریکی کانگریس میں طاقت کے توازن کا فیصلہ...

واشنگٹن(شِنہوا) امریکہ میں 2022 کے وسط مدتی انتخابات کے دو دن بعد بھی  آئندہ کی کانگریس میں طاقت کے توازن کا فیصلہ نہیں ہوسکا۔ایریزونا اورنیواڈا کی ریاستوں میں سینیٹ کے نتائج آنا ابھی باقی ہیں جب کہ جارجیا کا مقابلہ اگلے ماہ  رن آف کی طرف جا رہا ہے۔ تین نشستوں پرہارجیت کا تاحال تعین نہیں ہوا ، سی این این نے پیش گوئی کی ہے کہ اگلے دو سالوں میں  100 ارکان پر مشتمل سینیٹ میں ریپبلکنز کی کم از کم 49 نشستیں  جبکہ ڈیموکریٹس کی  کم از کم 48نشستیں ہوں گی۔

 سی این این کے مطابق اس کےعلاوہ  435 نشستوں  پر مشتمل ایوان نمائندگان میں،ریپبلکنز کی ڈیموکریٹس کی 197 کے مقابلےمیں 211 نشستوں پرکامیابی کا امکان ہے،دو درجن سے زیادہ نشستوں کے نتائج آنا فی الحال باقی ہیں۔

۱۱ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین عالمی کا ربن کے اخراج میں کمی کے لئے قا...

شرم الشیخ (شِنہوا) انٹر نیشنل انر جی ایجنسی (آئی ای اے) کے سر برا ہ فتح بیرول نے شِنہوا کے ساتھ انٹر ویو میں کہا ہے کہ  چین عالمی کا ربن ڈائی آ کسائیڈ کے اخراج میں کمی کے لئے قا ئدا نہ کردار ادا کر رہا ہے، جبکہ چین عا لمی سطح پر صاف توانائی کی ٹیکنا لوجی کے رہنما کے طور پر جا نا جا تا ہے۔

مصر کے سا حلی شہر شرم الشیخ میں منعقدہ اقوام متحدہ کے فریم ورک کنونشن برائے موسمیاتی تبدیلی کیلئے کانفرنس آف پارٹیز کے 27 ویں اجلاس(کوپ 27) میں شر کت کے دوران آئی ای اے کے ایگز یکٹو ڈائریکٹر  فتح بیرول نے انٹر ویو میں کہا کہ دنیا کو توا نا ئی کے بڑے بحران کا سا منا ہے۔

انہوں نے کہا بہت سے لو گوں کا خیا ل ہے کہ فو سل ایندھن کا استعمال  ڈرامائی طو رپر بڑھ جا ئے گا جس سے کاربن کے اخراج میں اضا فہ ہو گا۔

انہوں نے کہا آ ئی ای اے کے تجز یہ کے مطا بق رواں سال  عالمی کاربن کے اخراج میں اضا فہ 1 فیصد سے کم ہو گا ۔

بیرول نے واضح کیا کہ قا بل تجد ید توا نا ئی ٹیکنا لو جیز  کا بڑ ھتا ہو ااستعمال عالمی کا ربن کے اخراج کی نمو کو مئو ثر طر یقے سے سست کر ے گا ۔

اس میں سولر، ونڈ اور ہا ئیڈروجن پاور شا مل ہیں۔

بیرول نے کہا کہ رواں سال نئی توا نا ئی گا ڑیوں کی صنعت  فروغ پا ر ہی ہے۔دنیا میں تقر یباً 50 فیصد الیکٹرک گا ڑیاں چین میں تیا ر ہو تی ہیں۔ چین سبز ٹیکنا لو جیز کے استعمال اور فروغ میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

۱۱ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین عالمی کا ربن کے اخراج میں کمی کے لئے قا...

شرم الشیخ (شِنہوا) انٹر نیشنل انر جی ایجنسی (آئی ای اے) کے سر برا ہ فتح بیرول نے شِنہوا کے ساتھ انٹر ویو میں کہا ہے کہ  چین عالمی کا ربن ڈائی آ کسائیڈ کے اخراج میں کمی کے لئے قا ئدا نہ کردار ادا کر رہا ہے، جبکہ چین عا لمی سطح پر صاف توانائی کی ٹیکنا لوجی کے رہنما کے طور پر جا نا جا تا ہے۔

مصر کے سا حلی شہر شرم الشیخ میں منعقدہ اقوام متحدہ کے فریم ورک کنونشن برائے موسمیاتی تبدیلی کیلئے کانفرنس آف پارٹیز کے 27 ویں اجلاس(کوپ 27) میں شر کت کے دوران آئی ای اے کے ایگز یکٹو ڈائریکٹر  فتح بیرول نے انٹر ویو میں کہا کہ دنیا کو توا نا ئی کے بڑے بحران کا سا منا ہے۔

انہوں نے کہا بہت سے لو گوں کا خیا ل ہے کہ فو سل ایندھن کا استعمال  ڈرامائی طو رپر بڑھ جا ئے گا جس سے کاربن کے اخراج میں اضا فہ ہو گا۔

انہوں نے کہا آ ئی ای اے کے تجز یہ کے مطا بق رواں سال  عالمی کاربن کے اخراج میں اضا فہ 1 فیصد سے کم ہو گا ۔

بیرول نے واضح کیا کہ قا بل تجد ید توا نا ئی ٹیکنا لو جیز  کا بڑ ھتا ہو ااستعمال عالمی کا ربن کے اخراج کی نمو کو مئو ثر طر یقے سے سست کر ے گا ۔

اس میں سولر، ونڈ اور ہا ئیڈروجن پاور شا مل ہیں۔

بیرول نے کہا کہ رواں سال نئی توا نا ئی گا ڑیوں کی صنعت  فروغ پا ر ہی ہے۔دنیا میں تقر یباً 50 فیصد الیکٹرک گا ڑیاں چین میں تیا ر ہو تی ہیں۔ چین سبز ٹیکنا لو جیز کے استعمال اور فروغ میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

۱۱ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین، صوبہ ہوبے کی غیر ملکی تجارت میں 18.5...

ووہان (شِنہوا) چین کے وسطی صوبہ ہوبے کی  غیر ملکی تجارت سال  2022 کے پہلے 10 ماہ کے دوران 513.66 ارب یوآن (تقریباً 71.43 ارب امریکی ڈالر) تک پہنچ گئی ہے ۔ مقامی کسٹمز  کے مطابق گزشتہ سال کی نسبت یہ  18.5 فیصد زیادہ ہے۔

ووہان کسٹمز کے اعداد و شمار  کے مطا بق جنوری سے اکتوبر تک صوبے کی برآمدات گزشتہ سال کی نسبت  25.6 فیصد بڑھ کر 348.06 ارب یوآن ہو گئی  ۔ دوسری جانب  درآمدات 6 فیصد بڑھ کر 165.6 ارب یوآن ہو گئی ہیں۔

صوبے کے نجی شعبے  کے تعاون سے غیر ملکی تجارت کا حجم 321.38 ارب یوآن تک پہنچ گیا  جو کہ گزشتہ سال کی نسبت 25.6 فیصد زیادہ ہے جبکہ یہ  صوبے کی مجموعی غیر ملکی تجارت کا 62.6 فیصد بنتا ہے۔

صوبہ کے سب سے بڑے تجارتی شراکت دار جنوب مشرقی ایشیائی ملکوں کی ایسوسی ایشن (آسیان ) کے ساتھ ہوبے کی تجارت رواں  سال کے پہلے 10 ماہ کے دوران  79.38 ارب یوآن تک پہنچ گئی جو کہ گزشتہ سال کی نسبت 36.1 فیصد زیادہ ہے۔

علاقائی جامع اقتصادی شراکت داری کے دیگر اراکین کے ساتھ صوبے کی تجارت میں گزشتہ سال کے مقابلے میں  20.8 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔

 بیلٹ اینڈ روڈ کے ساتھ واقع ملکوں کے ساتھ صوبہ کی  تجارت میں اس مدت کے دوران 36.7 فیصد اضافہ ہوا۔

۱۱ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چینی جدیدیت کا راستہ پرامن عالمی ترقی کی جان...

بیونس آئرس (شِنہوا) بولیویا کے سابق صدر ایوو مورالس نے شِنہوا کے ساتھ ایک حالیہ انٹرویو میں کہا ہے چین کی  جدیدیت کے راستے کا  مقصد ایک توازن تلاش کرنا اور کسی کو پیچھے نہ چھوڑنا ہے جو کہ پر امن عالمی ترقی کا باعث بنے گا۔

سابق صدر نے ارجنٹائن کے دارالحکومت میں منعقد ہ روناسور کی افتتاحی تقریب کے موقع پر خطے میں ترقی اور چین کے تجربے کی اہمیت پر زور دیا۔ روناسور ایک نئے  علاقائی انضمام  کا طریقہ کار ہے جس کو  مورالس کی جانب سے  فروغ دیا گیا۔  

مورالس نے کہا کہ چین ہمیشہ کثیرالجہتی کی حمایت کرتا ہے اور باقی دنیا کے ساتھ اپنی ترقی کو شریک کرتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ چینی طریقے کے برعکس کچھ مغربی ملکوں  کی جانب سے  سے فروغ پانے والے نظام  میں استحصال، لوٹ مار، چوری اور سرمایہ کو  چند ہاتھوں میں مرکوز کیا جا تا  ہے اور اس طرح ناانصافی اور عدم مساوات جنم  لیتی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ جدیدیت کا مطلب سرمایہ جمع کرنے کی اہلیت نہیں ہے۔ جدیدیت کا بہترین طریقہ یکجہتی،  تکمیلی رابطہ  اور  برادری  کے اندر زندگی بسر کرنا ہے ۔

انہوں نے مزید کہا  کہ ایسا کرنے کی خا طر ہمیں نہ صرف انفرادی حقوق کے لیے، بلکہ اجتماعی حقوق کے لیے لڑنا چاہیے۔ جدید یت کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ دنیا  بھر کے لوگوں کو بنیادی خدمات کی ضمانت دی جائے، تا کہ  ہم سب کرہ ارض پر کچھ مساوات اور کچھ برابری کے ساتھ  زندگی بسر کریں۔

۱۱ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین نے مقا می حکو متوں کے کام میں معاونت کے...

بیجنگ (شِنہوا) وزارت خزا نہ نے کہا ہے  چین نے 2023 کے مر کزی بجٹ سے مقا می حکو متوں کے کا م میں معاونت کو فرو غ دینے کے لئے متعدد فنڈز مختص کر دئیے ہیں۔

وزارت کے مطا بق خاص طو ر پر زرعی پیداوار کے استحکام  اور خوراک کے تحفظ کو یقینی بنا نے کے لئے  مجمو عی طو ر پر 211.5ارب یو آن (تقر یباً 29.2 ارب امر یکی ڈالرز) کی منتقل ہو نے والی ادا ئیگیوں کا پہلے سے بندو بست کر لیا گیا ہے۔

غر بت کے خا تمے اور دیہی حیات نو کے لئے  ملک کی جا نب سے مر کزی بجٹ میں سے 148.5ارب یوآن کی سبسڈیز  بھی مختص کی گئی ہیں۔

اس کی جا نب سے ملک بھر میں پا نی کے تحفظ کے منصوبوں کی تعمیر کے فرو غ کے لئے 94.1ارب یوآن مختص کئے گئے ہیں۔

وزارت نے مز ید نے بتا یا ہے کہ بنیادی پنشن انشو رنس  اور روز گار کی سبسڈیز کے لئے فنڈز مختص کئے گئے ہیں، اس میں جا مع ما لیات کا فروغ بھی شا مل ہے۔

۱۱ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین میں 2022 انٹر نیشنل کاپی را ئٹ فورم کا آ...

نا ن چھا نگ ( شِنہوا) چین کے مشرقی صو بہ جیا نگ شی  کے جنگ دی چن میں 2022 انٹر نیشنل کاپی را ئٹ فورم کا آ غاز ہو گیا ہے۔

کمیو نسٹ پا رٹی آ ف چا ئنہ کی مر کزی کمیٹی کے شعبہ تشہیر کے نا ئب سر برا ہ ژانگ جیان چھن نے خطاب میں کہا کہ ملک کا پی را ئٹ نظم و نسق کے لئے اپنے نظام اور صلا حیت کو مسلسل بہتر بنا ئے گا۔

ژانگ نے مز ید کہا کہ نیشنل کاپی رائٹ ایڈ منسٹر یشن آ ف چا ئنہ (این سی اے سی) دوسرے مما لک اور خطوں کے ساتھ کا پی را ئٹ کو استعمال کر تے ہو ئے ثقا فتی تخلیق کو را غب کر نے کے لئے تبا دلوں اور تعاون کو فرو غ دینے کی خوا ہاں ہے۔

ورلڈ انٹلیکچو ئل پرا پرٹی آ رگنا ئزیشن ( ڈبلیو آ ئی پی او) کے ڈپٹی ڈائر یکٹر جنر ل  سلوے فوربن نے ور چو ئل خطاب میں کہا کہ ڈبلیو آئی پی او چین میں ثقافتی صنعت کے فرو غ کے لئے ملک کے ساتھ ملکر کا م کر نا جا ری رکھے گی۔

کا پی را ئٹ کے تحفظ کے لئے متعدد منصوبے افتتا حی تقر یب میں لا نچ کئے گئے  جبکہ متعلقہ نما ئشوں کا آغاز بھی ہوا۔

فورم کی میز با نی مشتر کہ طو ر پر  نیشنل کاپی رائٹ ایڈ منسٹر یشن آ ف چا ئنہ اور  ورلڈ انٹلیکچو ئل پرا پرٹی آ رگنا ئزیشن نے کی۔

۱۱ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

پاکستان چینی فشریـسولر ہائبرڈ ماڈل اپنا کر ص...

پاکستان چینی فشریـسولر ہائبرڈ ماڈل اپنا کر صاف اور سبز توانائی کے لیے استعمال کر سکتا ہے، فشری سولر ہائبرڈ کا تصور پاکستان کے لیے توانائی کا ایک مثالی حل ہے ۔گوادر پرو کے مطابق شنگھائی میں پانچویں چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو (CIIE) نے شنگھائی کی آن لائن ایکسپلوریشن کا آغاز کیا جس سے غیر ملکیوں اور چینیوں کو مختلف شعبوں میں مختلف اختراعات دیکھنے میں مدد ملی۔ اس کو مدنظر رکھتے ہوئے ضلع چونگ منگ میں فشریـسولر ہائبرڈ پروجیکٹ کم کاربن اور پائیدار ترقی کے لیے ایک مثالی نمونہ ہے۔گوادر پرو کے مطابق ماہرین کا خیال ہے کہ پاکستان میں عام لوگوں کے لیے سولر انرجی سب سے پرکشش متبادل توانائی کا حل ہے، اور لوگوں نے اپنے گھروں، دکانوں اور صنعتی یونٹس کی چھتوں پر سولر پینل لگانا شروع کر دیے ہیں، جس کے استعمال کے امکانات بہت وسیع ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ فشری سولر ہائبرڈ کا تصور پاکستان کے لیے توانائی کا ایک مثالی حل ہے۔ ''باؤڈاؤ ولیج'' پی وی ایکوا فارم (AquafarmـPV) پاور جنریشن ہائبرڈ پروجیکٹ کے رہنماچو چن ہوا نے حاضرین کو بتایا کہ یہ ایک بہت ہی منفرد تصور ہے، اور پورا ایکوافارم پلس پی وی پاور جنریشن ہائبرڈ پروجیکٹ متعدد مقاصد کو پورا کرے گا جس میں تعلیم، سیاحت، ماحولیاتی زراعت اور ایکوافارمنگ شامل ہیں۔

گوادر پرو کے مطابق انہوں نے کہا آٹومیٹک فیڈنگ مشین کو ایکوا فارمنگ کے لیے استعمال کرنے کے بعد ہم نے تقریباً 50 فیصد افرادی قوت کی بچت کی جو کہ تقریباً 30 سے 40 افراد پر مشتمل ہے اور خودکار مشین کا دوسرا فائدہ یہ ہے کہ اس میں انتہائی درستگی ہے، جو مچھلی کو دستی طور پر کھانا کھلانے سے زیادہ موثر ہے۔ ایک پاکستانی صحافی نے سوال کیا کہ پاکستان ایک ترقی پذیر ملک ہے اور عام طور پر یہ ٹیکنالوجیز بہت مہنگی ہوتی ہیں، آپ اس کی قیمت کیسے برقرار رکھتے ہیں تاکہ پسماندہ ممالک بھی اس ٹیکنالوجی کو برداشت کر سکیں؟ سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ توانائی کے روایتی ذرائع پر انحصار سے چھٹکارا پانے کے خواہشمند ممالک، بجلی کی پیداواری لاگت میں بتدریج کمی، اور ٹیکنالوجی کی بڑھتی ہوئی پختگی کے ساتھ، سرمایہ کاروں کی فوٹوولٹک سٹیشن کے اثاثوں کی پہچان میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے۔ مزید برآں، فوٹو وولٹک پراجیکٹس میں کم اثاثہ جات کے خطرات، مستحکم نقد بہاؤ، اور مضبوط فنانسنگ کی صلاحیت کے فوائد ہیں، اس طرح سمندر پار فوٹو وولٹک مارکیٹ کا مستقبل روشن ہے۔گوادر پرو کے مطابق جیسا کہ ہم سب جانتے ہیں، توانائی کے روایتی ذرائع زیادہ سے زیادہ محدود ہوتے جا رہے ہیں، جو ہمیں 3 یوآن فی واٹ نئی اور سرسبز توانائی تیار کرنے کی ضرورت کو ظاہر کرتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مچھلی اور بجلی دونوں کی کاشت ماحول دوست انداز سے کی جا سکتی ہے، اس لیے یہ منصوبہ نہ صرف شنگھائی میں سب سے بڑا ہے بلکہ کاربن کے اخراج اور کاربن غیرجانبداری تک پہنچنے کے لیے ایک اہم عمل کے طور پر کھڑا ہے۔ گوادر پرو کے مطابق انہوں نے کہا ہم پاور سٹیشن کی پاور جنریشن اور آپریشن کی حیثیت کو بصری طور پر ڈسپلے کر سکتے ہیں، ہر پاور سٹیشن کے بنیادی ڈیٹا انڈیکیٹرز کا متعدد جہتوں میں موازنہ کر سکتے ہیں، اور جامع شماریاتی تجزیہ کے ذریعے حقیقی وقت میں تعمیر شدہ پاور سٹیشن کے مجموعی آپریشن کی سطح کو سمجھ سکتے ہیں۔ گوادر پرو کے مطابقچونگ منگ ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن کے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈنگ زینک سنگ نے کہا کہ وہ پی وی اور ونڈ پاور کے علاوہ صاف توانائی کو مزید اپنانے کی طرف بہت تیزی سے ترقی کر رہے ہیں اور ان کے پاس بائیو ماس بھی ہے جہاں وہ چکن اور دیگر چیزوں کا استعمال کرتے ہیں۔ انہو ں نے کہا چونگ منگ ڈسٹرکٹ میں صاف توانائی کی پیداوار 570,000 کلوواٹ ہے، جو بجلی کی کل کھپت کے 30 فی صد کے برابر ہے، اور یہ شنگھائی میں پہلے نمبر پر ہے جبکہ ہدف 35 فی صد تک پہنچنے کا ہے۔

ماہرین نے مزید کہا کہ فوٹو وولٹک قدرتی سبز صاف توانائی کی صنعت کے طور پر مسلسل ترقی کر رہی ہے، اور فوٹو وولٹک ایپلی کیشنز آہستہ آہستہ لوگوں کی زندگی کے ہر پہلو میں گہرے ہو رہے ہیں۔گوادر پرو کے مطابق ایک ماہر نے کہا اگرچہ مختلف ممالک/خطوں میں سورج کی روشنی کے زاویہ کی وجہ سے سورج کی روشنی کے اوقات بہت محدود ہیں، لیکن ہم فوٹو وولٹک پاور جنریشن کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے متعدد پروجیکٹ ڈویلپمنٹ ماڈلز پر غور کر سکتے ہیں، مثال کے طور پر، گھریلو فوٹو وولٹک سے صنعتی اور تجارتی تقسیم تک، تنصیب سے لے کر فوٹو وولٹک پاور پلانٹس کی چھت پر خالی زمین پر۔ گوادر پرو کے مطابق انہوں نے مزید کہا کہ حفاظت فوٹو وولٹک پاور اسٹیشن کی جان ہے اور سرمایہ کاری پر واپسی حاصل کرنے کی بنیاد ہے۔ چاہے ان گراؤنڈ، پہاڑ، چھت، اور شمسی توانائی کے پلانٹ کے دیگر منظرناموں کے لیے، حفاظت تقریباً ایک بنیادی مسئلہ ہے جس کی بنیاد ''ایک ووٹ ویٹو اصول'' ہے۔ واضح رہے کہ تقریباً 1,376 ہیکٹر اراضی پر محیط، چونگ منگ ڈسٹرکٹ کے یوآن فارم میں 110 میگاواٹ کا فشریز سولر ہائبرڈ پروجیکٹ شنگھائی میں اب تک کا سب سے بڑا یک سنگی مرکزی پی وی پاور جنریشن پراجیکٹ ہے۔ موجودہ مچھلی کے تالابوں کو بروئے کار لا کر یہ منصوبہ پانی کے اوپر پی وی پاور جنریشن کو ممکن بناتا ہے جبکہ مچھلیوں کو معمول کے مطابق پانی میں اٹھایا جا سکتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۱ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

اے این ایف کی کارروائیاں، 45 کلو گرام منشیات...

اینٹی نارکوٹکس فورس کی ملک بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں، 45 کلوگرام منشیات برآمد کر کے خاتون سمیت 5 ملزم گرفتار کر لئے۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق سیالکوٹ میں خاتون سے 2 کلو چرس اور 1 کلو افیون برآمد کر لی گئی، سہراب گوٹھ سے 3 ملزمان سے 3 کلو ہیروئن اور 6 کلو گرام چرس پکڑی گئی۔ کورنگی روڈ کراچی میں ملزم سے 1 کلو 700 گرام ہیروئن، 75 آئس اور 50 گرام چرس برآمد کی گئی، خیبر میں پلاسٹک کے تھیلوں سے 30 کلو 945 گرام چرس ضبط کر لی گئی۔ اے این ایف ترجمان کا کہنا تھا کہ پکڑے گئے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۱ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

راولپنڈی میں سڑکیں بند رہیں اور انتظامیہ سوت...

لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ شہر میں سڑکیں بند، عوام خوار اور انتظامیہ سوتی رہی۔ لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ میں پی ٹی آئی کے دھرنوں کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ سی ٹی او اور ایس ایس ایس پی آپریشنز بھی عدالت میں پیش ہوئے، جب کہ ڈی سی راولپنڈی کے تاخیر سے پہنچنے پر عدالت کا برہمی کا اظہار کیا۔ عدالت نے کمشنر راولپنڈی سے استفسار کیا کہ بتائیں کہ راستہ بند کرنے والوں کے خلاف کیا کارروائی کی۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ آپ دفاتر میں بیٹھے رہے اور عوام سڑکوں پر خوار ہوتے رہے، شہر میں سڑکیں بند رہیں اور انتظامیہ سوتی رہی۔ عدالت نے حکم دیا کہ کمشنر راولپنڈی اگلی سماعت پر تفصیلی رپورٹ پیش کریں۔ جب کہ کیس کی سماعت 16 نومبر تک ملتوی کر دی گئی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۱ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چا ئنہ موٹر شو (تیا نجن) 2022 میں نئی توانائ...

تیا نجن (شِنہوا) چا ئنہ موٹر شو (تیا نجن) 2022 یا آٹو تیا نجن 2022 کا شما لی چینی بندر گا ہی شہر  تیا نجن میں  آ غاز ہو گیا ۔

2 لا کھ مر بع میٹرز کے نما ئشی رقبہ پر آٹو شو میں چینی اور غیر ملکی برا نڈز کی 990 گا ڑیوں کی نما ئش کی جا رہی ہے جس میں 260 نئی توانائی گا ڑیاں شا مل ہیں۔

 

چین، شما لی تیا نجن میں چا ئنہ موٹر شو (تیا نجن) 2022 کے دوران لو گ او آر اے کے بو تھ پر  گا ڑی دیکھ رہے ہیں جو کہ چینی کا ر ساز گر یٹ وال مو ٹرز کا ذیلی برا نڈ ہے۔(شِنہوا)

 

چین، شما لی تیا نجن میں چا ئنہ موٹر شو (تیا نجن) 2022 کے دوران لو گ جر من کا ر ساز  والکس ویگن کے بو تھ پر الیکٹرک گا ڑی کو دیکھ رہے ہیں ۔(شِنہوا)

 

چین، شما لی تیا نجن میں چا ئنہ موٹر شو (تیا نجن) 2022 کے دوران لو گ چینی الیکٹرک کا ر ساز ایکس پھنگ کے بوتھ  کا دورہ کر رہے ہیں ۔(شِنہوا)

 

چین، شما لی تیا نجن میں چا ئنہ موٹر شو (تیا نجن) 2022 کے دوران لو گ چینی الیکٹرک کا ر ساز ایکس پھنگ کے بوتھ پر ایک گا ڑی کو دیکھ رہے ہیں ۔(شِنہوا)

 

۱۱ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

اسلام آباد میں 2 گھر رکھنے والے سول سرونٹس ک...

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے وفاقی دارالحکومت میں سول سرونٹس کو گھروں کی الاٹمنٹ سے متعلق کیس میں دو دو گھر رکھنے والے سول سرونٹس کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے آئی جی اسلام آباد کو ایک گھر رکھنے کی ہدایت کردی۔ عدالت نے انسپکٹر جنرل پولیس اسلام آباد کو ہدایت کی کہ آئی جی ہاس یا جی ایٹ کا گھر، دونوں میں سے کوئی ایک رکھیں۔عدالت نے کہا کہ کتنے سول سرونٹس نے دو دو گھر رکھے ہوئے ہیں، سیکرٹری ہاسنگ 3 ماہ میں رپورٹ دیں۔ اس کے علاوہ صوبوں میں جانے والے کتنے سول سرونٹس نے اسلام آباد میں گھر رکھے ہوئے ہیں، اس کی بھی رپورٹ دی جائے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے اسٹیٹ آفس کو حکم دیتے ہوئے کہا کہ سیکشن افسر کو 24 گھنٹے میں نئے گھر کا قبضہ دیا جائے۔ عدالت نے سیکشن افسر کی جی ایٹ میں گھر کا قبضہ واپس دینے کی درخواست مسترد کردی۔ واضح رہے کہ وزارت داخلہ کے سیکشن افسر نے گھر سے زبردستی بے دخلی کے خلاف درخواست دائر کی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۱ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

وزیرآباد کارڈیالوجی کیلئے بیرون ملک سے ماہر...

وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الہی نے وزیر آباد انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کیلئے بیرون ملک سے ماہر ڈاکٹروں کی خدمات مستعار لینے کی ہدایت کر دی۔ لاہور میں وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الہی کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس ہوا، اجلاس کے دوران وزیر آباد انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی اپ گریڈیشن سے متعلقہ امور کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں وزیر آباد انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کیلئے بیرون ملک سے ماہر ڈاکٹروں کی خدمات مستعارلینے کی ہدایت اور امراض قلب میں مبتلا بچوں کے علاج کیلئے خصوصی شعبہ قائم کرنے کا بھی حکم دیا۔ وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ انسٹی ٹیوٹ میں دل کے پیدائشی سوراخ کے مرض میں مبتلا بچوں کے علاج کی سہولت فراہم کی جائے گی، امراض قلب میں مبتلا بچوں کے پیچیدہ آپریشن کی سہولت انسٹی ٹیوٹ میں فراہم کریں گے تاکہ ایسے بچوں کو علاج کیلئے انڈیا یا باہر جانے کی ضرورت نہ پڑے۔ چودھری پرویز الہی نے وزیر آباد انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں مریضوں کے عزیز و اقارب کیلئے بہترین ویٹنگ ایریا بنانے کی بھی ہدایت کی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۱ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

سیاسی تشدد امریکہ کو مردہ جمہوریت کی چہل قدم...

نیویارک (شِنہوا) امریکی ماہر اقتصادیات اور قانونی دانشور  نیل ایچ بوکانن نے ورڈکٹ ویب سا ئٹ پر ایک مضمون شائع کیا ہے، جس  میں امریکی سیاسی نظام کے بارے میں ان کے جائزے پیش کیے گئے جوکہ  فیصلہ کن طور پر مایوسی پر مبنی  ہیں۔

انہوں نے  شائع شدہ ایک مضمون میں  کہا ہے کہ میں بار بار مردہ جمہوریت کی چہل قدمی  کے جملے کی طرف لوٹ آیا ہوں۔

 انہوں نے  یہ دلیل دی ہے کہ  امریکہ کا آئینی نظام، قانون کی حکمرانی، اور اس طرح خود جمہوریت پہلے ہی اپنی موت کےدہانے  پر ہے اور ہم محض ناگزیر انجام کی آمد   کا انتظار کر رہے ہیں۔ 

بوکانن فلوریڈا یونیورسٹی کے لیون کالج آف لاء میں ٹیکسیشن میں جیمز جے فری لینڈ نامور اسکالر کے منصب پر فائز  ہیں۔

 انہوں  نے خاص طور پر واضح  کیا کہ امریکی مورخ مائیکل بیسلوس نے ایک بار امریکی سیاسی تشدد کے طویل المدتی اور قلیل المدتی  امکانات کی پیش گوئی کی تھی۔

۱۱ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

پیپلزپارٹی الٹی لٹک جائے پھر بھی بلدیاتی الی...

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی اب الٹی بھی لٹک جائے تب بھی اسے کراچی کے بلدیاتی الیکشن کرانے ہوں گے۔جمعہ کو نجی ٹی ووی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے جماعت اسلامی کراچی کے امیر اور میئر کراچی کے امیدوار حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کا رویہ جمہوریت دشمن اور کراچی دشمن ہے، یہ لوگ کراچی کو اس کی نمائندگی نہیں دینا چاہتے۔ حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے ناجائز طریقے سے ایڈمنسٹریٹر کا تقرر کیا ہوا ہے، اور اب یہ ایم کیوایم کا ایڈمنسٹریٹرلانا چاہتے ہیں، یہ 15 ارب روپے کا پیچ ورک کر رہے ہیں جب کہ ایک ارب بھی نہیں لگا رہے۔ امیر جماعت کراچی نے کہا کہ کراچی میں ہرصورت میں بلدیاتی الیکشن ہونیچاہیئے، گزشتہ روز سندھ ہائی کورٹ نے بھی ان سے کہہ دیا ہے کہ بلدیاتی الیکشن ہونے چاہئے۔ حافظ نعیم کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی والے کہتے ہیں کہ کراچی میں تعینات کرنے کے لئے پولیس اہلکار موجود نہیں، جب کہ اسلام آباد میں 10 ہزار پولیس اہلکاروں کو بھیج دیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی کراچی کو سندھ کا حصہ ہی نہیں سمجھتی، یہ یہ صرف لوٹ مار کیلئے کراچی کو سندھ کا حصہ سمجھتیہیں، اب یہ الٹے بھی لٹک جائیں انہیں ہرصورت الیکشن کرانے ہوں گے، اب شق ختم کرنے سے بھی کچھ نہیں ہوگا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۱ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

اقوام متحدہ کے ماہر کا شام پر سے پابندیاں جل...

جنیوا(شِنہوا)  اقوام متحدہ کہ ایک ماہر نے کہا  ہے کہ شام کے خلاف یکطرفہ پابندیاں جلد از جلد اٹھا لینی چا ہئیں۔

یکطرفہ جبر کے اقدامات اور انسانی حقوق سے متعلق اقوام متحدہ کی خصوصی نمائندہ ایلینا دوہان نے  کہا ہے کہ یہ  پابندیاں شام کے  عوام کی تباہی اور صدمے میں کردار ادا کررہی ہیں۔

دوہان نے شام کے 12 روزہ دورے کے بعدکہا  ہے کہ وہ شام پر مسلط کیے گئے اقدامات کے انسانی اثرات سے متاثر ہوئی ہیں۔ یہ ایک ایسا ملک ہے جو ایک دہائی سے جاری جنگ کے بعد تعمیر نو کی کوشش  میں مصروف ہے۔

دوہان نے کہا کہ شام کی 90 فیصد آبادی اس وقت غربت کی لکیر سے نیچے زندگی بسر کر رہی ہے۔ خوراک، پانی، بجلی، پناہ گاہ، ایندھن، نقل و حمل اور صحت کی دیکھ بھال تک ان کی  رسائی محدود ہے۔

انہوں نے کہا کہ بڑھتی ہوئی معاشی مشکلات کی وجہ سے ملک کو بڑے پیما نے پر قا بل افراد کی کمی کا سا منا ہے۔

دوہان نے مزید کہا  کہ نصف سے زیادہ اہم بنیادی ڈھانچے یا تو مکمل طور پر تباہ ہوگئے ہیں یا ا نہیں شدید نقصان  پہنچا ہے  جس کے ساتھ ہی  تیل، گیس، بجلی، تجارت، تعمیرات اور انجینئرنگ سمیت اہم اقتصادی شعبوں پر یکطرفہ پابندیوں کے نفاذ نے قومی آمدنی کو روک دیا ہے، جبکہ  اسکی وجہ سے  اقتصادی بحالی کی کوششوں اور تعمیر نو  کو نقصان پہنچاہے ۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ  1 کروڑ 20لاکھ  شامی خوراک کے عدم تحفظ کا شکار ہیں، لہذا میں ان تمام یکطرفہ پابندیوں کو فوری طور پر اٹھانے کی در خواست کرتی ہوں۔

۱۱ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

گوادر میں 1.2 ایم جی ڈی ڈی سیلینیشن واٹر پلا...

گوادر شہر کے مکینوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لیے 1.2 ایم جی ڈی (ملین گیلن یومیہ) واٹر ڈی سیلینیشن پلانٹ کی تعمیر پر تقریباً 30 فیصد کام مکمل ہو گیا۔گوادر پرو کے مطابق 1.2 ایم جی ڈی ڈی سیلینیشن واٹر پلانٹ چین کی 2 ارب روپے کی گرانٹ سے مکمل کیا جا رہا ہے۔ گوادر پرو سے بات کرتے ہوئے زیر تعمیر ڈی سیلینیشن پلان کے پراجیکٹ ڈائریکٹر داؤد بلوچ نے کہا کہ یہ انتہائی خوش آئند بات ہے کہ کام تیز رفتاری اور تسلسل سے جاری ہے کیونکہ سول ورک کے تسلسل بشمول فاؤنڈیشن ورک اور سٹرکچر ورک کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ انہوں نے مزید کہا کہ گوادر پورٹ فری زون ایریا کے احاطے میں مٹی کی جامع جانچ کا پچھلا مرحلہ گوادر پورٹ اتھارٹی اور حکومت کی گائیڈ لائن کے تحت بلاتعطل جاری رہا۔گوادر پرو کے مطابق انہوں نے انکشاف کیا کہ 1.2 ایم جی ڈی ڈی سیلینیشن پلانٹ کی جاری تعمیر کے ساتھ ساتھ، جی پی اے نے پلانٹ کی جگہ سے گوادر شہر کے مین واٹر سپلائی نیٹ ورک تک تقریباً 1 کلومیٹر طویل واٹر سپلائی لائن بچھانے کا عمل شروع کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس رابطے کے ذریعے گوادر کے رہائشیوں کے اندر کے نلکوں کو پینے کا پانی فراہم کیا جائے گا۔

گوادر پرو کے مطابق انہوں نے کہا کہ اس مقصد کے لیے جی پی اے نے پہلے ہی باضابطہ بولی لگانے کا عمل شروع کر دیا ہے تاکہ اہل فرموں کی خدمات حاصل کی جائیں۔ 16 نومبر کو ٹینڈرنگ کے طریقہ کار کو حتمی شکل دینے کے بعد، منتخب انٹرپرائز کو قواعد و ضوابط کے مطابق آگے بڑھنے کے لیے کنٹریکٹ دیا جائے گا۔ جی پی اے کے ایک اور اہلکار نے گوادر پرو کو بتایا کہ 1.2 ایم جی ڈی واٹر ڈی سیلینیشن پلانٹ تقریباً ایک ایکڑ پر محیط ہے۔ پلانٹ کو 12 ماہ میں مکمل ہونا ہے لیکن امید ہے کہ یہ اپریل 2023 سے پہلے مکمل ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ واٹر ڈی سیلینیشن پلانٹ جی پی اے اور چائنا ہاربر انجینئرنگ کمپنی (CHEC) کے تعاون سے مکمل کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 1.2 ایم جی ڈی واٹر ڈی سیلینیشن پلانٹ منصوبہ گوادر شہر اور گوادر بندرگاہ کی پانی کی طلب کو پورا کرنے کے لیے کافی ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ابتدائی طور پر 0.5 ایم جی ڈی واٹر ڈی سیلینیشن پلانٹ کے منصوبے پر پاکستان اور چین کی حکومتوں کی جانب سے فزیبلٹی اور سروے کے انعقاد کے ساتھ دستخط کیے گئے تھے۔ 5 جولائی 2021 کو حکومت نے گوادر کے لیے 1.2 ایم جی ڈی واٹر ڈی سیلینیشن پلانٹ کی منظوری دی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۱ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین، دی لا ئٹ آف انٹر نیٹ ایکسپو میں کول ٹیک...

تو نگ شیا نگ (شِنہوا)2022 ورلڈ انٹر نیٹ کا نفر نس ووچن سمٹ میں جا ری سرگرمیو ں کے حصہ کے طور پر دی لا ئٹ آف انٹر نیٹ   کے مو ضوع پر ایکسپوکا  انعقاد ہوا۔اس میں 40 مما لک اور خطوں سے 400 کمپنیوں اور اداروں نے شرکت کی۔

کٹنگ ایج ڈیجیٹل ٹیکنا لو جیز کی مختلف اقسام اور مصنوعات کو شا ئقین کے لئے پیش کیا گیا۔

 

چین، مشرقی صوبہ ژے جیانگ کے ووچن میں دی لا ئٹ آف انٹر نیٹ ایکسپو کے دوران میا ؤ ہوئی اسمارٹ روبوٹ تصویر بنا رہا ہے۔(شِنہوا)

 

چین، مشرقی صوبہ ژے جیانگ کے ووچن میں دی لا ئٹ آف انٹر نیٹ ایکسپو کے دوران ایپسن کے بو تھ پر ایک شخص اے آر چشموں کا تجر بہ کر رہا ہے۔(شِنہوا)

 

چین، مشرقی صوبہ ژے جیانگ کے ووچن میں دی لا ئٹ آف انٹر نیٹ ایکسپو کے دوران ہوا وے کو بو تھ پر ایک گاڑی کی نما ئش کی جا رہی ہے۔(شِنہوا)

 

۱۱ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین-گوانگشی-نا ن ننگ-ناکاؤ دریا -ویٹ لینڈ

  چین کے جنوبی گوانگشی ژوانگ خوداختیار علاقے کے نا ن ننگ میں دریائے ناکاؤ کے ویٹ لینڈ پارک کا منظر ۔ (شِنہوا)

۱۱ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

سندھ ہائیکورٹ،سابق ڈائریکٹر ایچ آر نیشنل بین...

سندھ ہائیکورٹ نے نیشنل بینک بنگلادیش برانچ میں 185 ملین ڈالرز کرپشن ریفرنس میں سابق ڈائریکٹر ایچ آر نیشنل بنک کوثر اقبال کی بریت کیخلاف نیب کی اپیل مسترد کردی۔ جسٹس جنید غفار کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ کے روبرو نیب کی اپیل پر سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے نیب کی ملزم کیخلاف اپیل ناقابل سماعت قرار دے دی۔ عدالت نے اظہار برہمی کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ نیب پراسیکیوٹر دیکھتے بھی نہیں کہ اپیل بنتی بھی ہے یا نہیں؟ نیب کے مطابق ملزمان نے قومی خزانے کو 185 ملین ڈالرز کا نقصان پہنچایا ہے۔ پاکستانی کرنسی میں مالیت 18 ارب 50 کروڑ بنتی ہے۔ ریفرنس میں سابق صدر نیشنل بینک علی رضا سمیت 16 ملزمان نامزد کیا گیا تھا۔ علی رضا اور سابق سینئر ایگزیکٹو وائس پریذیڈنٹ زبیر احمد ریفرنس میں ضمانت حاصل کی تھی۔ ریفرنس میں مفرور ملزمان میں طاہر یقوب، قمر حسین اور دیگر اعلی عہدیدار شامل تھے۔ ریفرنس میں 6 بنگلا دیشی باشندے بھی مفرور ہیں۔ بنگلا دیشی باشندوں میں سلیم اللہ،پرودیپ گین،قاضی نظام اور دیگر شامل ہیں۔ ان پر اختیارات کے ناجائز استعمال ،قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے غیر ضروری قرضے دینے کے الزام ہیں۔ نیب کے مقف کے مطابق ملزمان نے نیشنل بینک آف پاکستان کی بنگلا دیش میں واقع مختلف شاخوں میں فراڈ کیا۔ احتساب عدالت نے ملزم کی بریت کی درخواست منظور کرتے ہوئے اسے بری کردیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۱ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین-گوانگشی-نا ن ننگ-ناکاؤ دریا -ویٹ لینڈ

چین ، جنوبی گوانگشی ژوانگ خوداختیارعلاقے کے نا ن ننگ میں دریائے ناکاؤ کے ویٹ لینڈ پارک کا ایک منظر۔ (شِنہوا)

۱۱ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین-گوانگشی-نا ن ننگ-ناکاؤ دریا -ویٹ لینڈ

چین ،  چین کے جنوبی گوانگشی ژوانگ خوداختیار علاقے کے نا ن ننگ میں دریائے ناکاؤ کے ویٹ لینڈ پارک کا منظر ۔ (شِنہوا)

۱۱ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین-گوانگشی-نا ن ننگ-ناکاؤ دریا -ویٹ لینڈ

 چین کے جنوبی گوانگشی ژوانگ خوداختیار علاقے کے نا ن ننگ میں دریائے ناکاؤکے ویٹ لینڈ پارک کا منظر ۔ (شِنہوا)

۱۱ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین-گوانگشی-نا ن ننگ-ناکاؤ دریا -ویٹ لینڈ

چین ، جنوبی گوانگشی ژوانگ خوداختیارعلاقے کے نا ن ننگ میں دریائے ناکاؤ کے ویٹ لینڈ پارک کا منظر ۔ (شِنہوا)

۱۱ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

عالمی بینک نے قدرتی آفات کو پاکستانی معیشت ک...

عالمی بینک نے موسمیاتی تبدیلی سے آنے والے سیلاب سمیت قدرتی آفات کو پاکستانی معیشت کیلئے بڑا خطرہ قرار دے دیا۔ ورلڈ بینک نے کنٹری کلائیمنٹ ڈیویلپمنٹ رپورٹ جاری کردی ہے، جس میں عالمی بینک نے موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث پاکستانی معیشت دا پر لگنے کا خدشہ ظاہر کردیا ہے۔ کنٹری کلائیمنٹ ڈیویلپمنٹ رپورٹ میں سنگین خدشات کا اظہار کرتے ہوئے سال 2050 تک پاکستان کی معاشی گروتھ کے 15 سے 20 فیصد تک متاثر ہونے کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے، اور آئندہ 8 سال میں جی ڈی پی کے 10 فیصد کے مساوی سرمایہ کاری لازمی قرار دے دی ہے۔ رپورٹ میں قدرتی آفات کو پاکستانی معیشت کیلئے بڑا خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ پالیسی سازوں کیلئے حالیہ سیلاب ویک اپ کال ہے۔ عالمی بینک نے قدرتی آفات کو پاکستان میں غربت میں کمی اور معاشی ترقی کی کوششیں متاثرہونے کا خدشہ بھی ظاہرکیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حالیہ سیلاب سے پاکستان کی معیشت کو 30 ارب ڈالر نقصان ہوا، 3 کروڑ 30 لاکھ آبادی متاثر ہوئی۔ 1700 اموات کے علاوہ 80 لاکھ افراد بے گھر ہوگئے، جبکہ اگلے30 سال میں پاکستان کی 60 فیصد آبادی شہروں میں رہ رہی ہوگی۔ عالمی بینک نے بڑے شہروں کو رہنے کے قابل اور قدرتی آفات کے نقصانات سیمحفوظ بنانے پر زوردیا ہے، اور زراعت و توانائی سمیت 5 شعبوں میں اصلاحات کے ساتھ ساتھ سرمایہ کاری کیلئے میونسپل اور پراپرٹی ٹیکس عائد کرنے کی تجویز دے دی ہے۔ عالمی بینک نے ایگری فوڈ سسٹم، شہری سہولیات، منیجمنٹ، توانائی، پانی ، ہاسنگ ، میونسپل سروسز اور اربن انفراسٹرکچر میں نجی سرمایہ کاری پر زور بھی دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس سرمایہ کاری سے پاکستانی معیشت ترقی کی منازل جلد طے کر سکتی ہے۔

 

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

 

۱۱ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین کے گوانگ شی میں تکنیکی ماہرین دیہی حیات...

شنگ یی (شِنہوا) چین کی جنوبی گوا نگ شی ژوانگ خو د اختیار خطے  کی شنگ یی کا ؤنٹی میں نچلی سطح کے تکنیکی ما ہر ین کو بھیجا گیا ہے، جو کہ دیہی حیات نو کو فرو غ دینے کے لئے زر عی ٹیکنا لو جی کا استعمال کر یں گے۔

 

چین، جنو بی گوا نگ شی ژوانگ خو د اختیار خطے  کی شنگ یی کا ؤنٹی کے گا ؤں فنگ شان میں ایک تکنیکی ما ہر (دائیں) چا ول کے معیار کا جا ئزہ لے رہا ہے۔(شِنہوا)

 

چین، جنو بی گوا نگ شی ژوانگ خو د اختیار خطے  کی شنگ یی کا ؤنٹی کے گا ؤں کا ئی یا نگ  میں ایک تکنیکی ما ہر (بائیں) کیلے کے در خت کے بیج کا معا ئنہ کر رہی ہے۔(شِنہوا)

 

چین، جنو بی گوا نگ شی ژوانگ خو د اختیار خطے  کی شنگ یی کا ؤنٹی کی لیبا رٹری میں ما ہر ین پو لٹری کے خون کے نمو نو ں کا جا ئزہ لے رہے ہیں۔(شِنہوا)

 

۱۱ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

عمران خان نااہلی، لاہور ہائیکورٹ نے لارجر بی...

لاہور ہائیکورٹ نے عمران خان کی نااہلی کے خلاف کیس میں وفاقی وزارت قانون و انصاف اور الیکشن کمیشن کو جواب داخل کروانے کی ہدایت کر تے ہوئے کیس لارجر بینچ کی تشکیل کے لیے چیف جسٹس کو بجھوا دیا۔ ہائیکورٹ نے اپنے نوٹ میں لکھا کہ درخواست میں اہم اور قانونی نکات اٹھائے گئے ہیں جن کی تشریح کے لیے لارجر بینچ بنایا جائے۔ دوران سماعت ایڈشنل اٹارنی جنرل نصر احمد نے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر اعتراض کیا۔ وفاقی حکومت کے وکیل نے موقف دیا کہ متعلقہ وزارت کو فریق نہیں بنایا، وزارت قانون متعلقہ فریق ہے۔ اظہر صدیق وکیل درخواست گزار نے کہا کہ کیس کی اہمیت کے پیش نظر لارجر بینچ کو بھیج دیا جائے۔ وفاقی وکیل نے لارجر بینچ کی تشکیل پر اعتراض نہیں کیا۔ وکیل درخواست گزار نے کہا کہ دیکھنا ہے کہ الیکشن کمیشن کسی ممبر پارلیمنٹ کو براہ راست نااہل قرار دے سکتا ہے۔ الیکشن کمیشن کے وکیل عدیل اشرف نے جواب داخل کرنے کے لیے 15روز کی مہلت طلب کی، جس پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے وکیل کو جواب داخل کرنے کی مہلت دے دی۔ عدالت نے اٹارنی جنرل کو معاونت کے لیے طلب کر رکھا ہے، سماعت اگلے ہفتے تک ملتوی کر دی گئی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۱ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ملبوسات تیارکرنے والی چینی کمپنی نے بنگلہ دی...

ڈھاکہ (شِنہوا) بنگلہ دیش میں ریڈی میڈ ملبوسات بنانے والی ایک چینی کمپنی نے تعریفی ایوارڈ 2022 جیت لیا ہے۔ اس کمپنی کو  سبز صنعتی یونٹس کے قیام اور ہزاروں  افراد کے لیے ملازمتیں پیدا کرکے ملکی معیشت میں اپنا کردار ادا کرنے پر یہ ایوارڈ دیا گیا ہے۔

صنعتی زونز میں سیکیورٹی فراہم کرنے کے ذ مہ دار بنگلہ دیش پولیس کے ایک خصوصی یونٹ انڈسٹریل پولیس نے  اس کمپنی  کو تعریفی ایوارڈ 2022 کے لیے منتخب کیا ۔

اس ایوارڈ کے لئے  ہزاروں دیگر کمپنی امیدواروں میں  سے  چینی ایل ڈی سی گروپ سمیت تین مقامی برانڈز کا انتخاب کیا گیا ۔

بنگلہ دیش پولیس کے ایڈیشنل انسپکٹر جنرل محمد محبوب الرحمان نے  ایک تقریب میں ایل ڈی سی  گروپ کے نمائندے کو یہ ایوارڈ دیا۔ 

ڈھاکہ میں یہ تقریب  انڈسٹریل پولیس کی 12 ویں سالگرہ کے موقع پر منعقدہ  ہوئی ۔

۱۱ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ملبوسات تیارکرنے والی چینی کمپنی نے بنگلہ دی...

ڈھاکہ (شِنہوا) بنگلہ دیش میں ریڈی میڈ ملبوسات بنانے والی ایک چینی کمپنی نے تعریفی ایوارڈ 2022 جیت لیا ہے۔ اس کمپنی کو  سبز صنعتی یونٹس کے قیام اور ہزاروں  افراد کے لیے ملازمتیں پیدا کرکے ملکی معیشت میں اپنا کردار ادا کرنے پر یہ ایوارڈ دیا گیا ہے۔

صنعتی زونز میں سیکیورٹی فراہم کرنے کے ذ مہ دار بنگلہ دیش پولیس کے ایک خصوصی یونٹ انڈسٹریل پولیس نے  اس کمپنی  کو تعریفی ایوارڈ 2022 کے لیے منتخب کیا ۔

اس ایوارڈ کے لئے  ہزاروں دیگر کمپنی امیدواروں میں  سے  چینی ایل ڈی سی گروپ سمیت تین مقامی برانڈز کا انتخاب کیا گیا ۔

بنگلہ دیش پولیس کے ایڈیشنل انسپکٹر جنرل محمد محبوب الرحمان نے  ایک تقریب میں ایل ڈی سی  گروپ کے نمائندے کو یہ ایوارڈ دیا۔ 

ڈھاکہ میں یہ تقریب  انڈسٹریل پولیس کی 12 ویں سالگرہ کے موقع پر منعقدہ  ہوئی ۔

۱۱ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین کی ایک کمپنی کمرشل ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ...

بیجنگ (شِنہوا) چائنہ سی وے سرویئنگ اینڈ میپنگ ٹیکنالوجی سال  2025 تک اپنا نئی نسل کا کمرشل ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ نظام تیار کرے  گی۔

 سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ڈیلی کی ایک رپورٹ کے مطا بق یہ بات کمپنی کے جنرل منیجر ژانگ شیاؤڈونگ نے جنوبی بندرگاہی شہر ژوہائی میں جاری 14ویں چائنہ انٹرنیشنل ایوی ایشن اینڈ ایرو اسپیس نمائش کے دوران  کہی ۔

یہ  نمائش   ایئر شو چائنہ کے نام سے بھی مشہور  ہے۔

نیوز رپورٹ میں ژانگ کے حوالے سے کہا گہاہے کہ کمرشل ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ نظام  میں مختلف پے لوڈز کےحامل  28 سیٹلا ئٹس شامل  ہوتے ہیں۔

 یہ سیٹلائٹس یومیہ اوسطاً 3 کروڑ مربع کلومیٹر سے زیادہ زمینی اعداد وشمار کا احاطہ کرتے ہیں ۔

اس رپورٹ کے مطابق 28 سیٹلا ئٹس میں  سے 16 کا ریزولوشن 0.5 میٹر سے زیادہ ہے، ان میں سے  4 کا ریزولوشن 0.7 میٹر ہے جبکہ 8 کا ریزولوشن 1 میٹر سے زیادہ ہے۔

کمپنی نے اس نظام  کے لیے 4 سیٹلا ئٹس  کی تعمیر مکمل کر لی ہے ۔اس نے بروقت، موثر اور اعلیٰ کارکردگی کے ساتھ زمانی و مکانی معلومات کی خدمات کی  فراہمی شروع کر دی ہے۔

۱۱ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین-ائیرشو چائنہ-پاکستان

چین کے جنوبی صوبہ گوا نگ ڈونگ کے ژو ہائی میں منعقدہ  14 ویں چا ئنہ انٹر نیشنل ایوی ایشن اینڈ ایرو اسپیس ایگز یبیشن  کے دوران لوگ چین۔پا کستان کے مشترکہ نما ئشی علا قہ  جے۔10 سی ای لڑاکا طیارے کے ماڈل  کی تصا ویر بنا رہے ہیں۔(شِنہوا)

۱۱ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین-ائیرشو چائنہ-پاکستان

چین کے جنوبی صوبہ گوا نگ ڈونگ کے ژو ہائی میں منعقدہ  14 ویں چا ئنہ انٹر نیشنل ایوی ایشن اینڈ ایرو اسپیس ایگز یبیشن  کے دوران لوگ چین۔پا کستان کے مشترکہ نما ئشی علا قہ  جے۔10 سی ای لڑاکا طیارے کے ماڈل  کی تصا ویر بنا رہے ہیں۔(شِنہوا)

۱۱ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین-ائیرشو چائنہ-پاکستان

چین کے جنوبی صوبہ گوا نگ ڈونگ کے ژو ہائی میں منعقدہ  14 ویں چا ئنہ انٹر نیشنل ایوی ایشن اینڈ ایرو اسپیس ایگز یبیشن  کے دوران چین۔پا کستا ن کے مشتر کہ نما ئشی علا قہ میں جے۔10 سی ای لڑاکا طیارے کے ماڈل  کو دیکھا جا سکتا ہے۔(شِنہوا)

۱۱ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین-ائیرشو چائنہ-پاکستان

چین کے جنوبی صوبہ گوا نگ ڈونگ کے ژو ہائی میں منعقدہ  14 ویں چا ئنہ انٹر نیشنل ایوی ایشن اینڈ ایرو اسپیس ایگز یبیشن  کے دوران چین۔پا کستا ن کے مشتر کہ نما ئشی علا قہ میں جے۔10 سی ای لڑاکا طیارے کے ماڈل  کو دیکھا جا سکتا ہے۔(شِنہوا)

۱۱ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین-ائیرشو چائنہ-پاکستان

چین کے جنوبی صوبہ گوانگ ڈونگ کے ژو ہائی میں منعقدہ  14 ویں چا ئنہ انٹر نیشنل ایوی ایشن اینڈ ایرو اسپیس ایگز یبیشن  کے دوران لوگ جے ایف ۔17 بی کو دیکھ رہے ہیں۔(شِنہوا)

۱۱ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین-ائیرشو چائنہ-پاکستان

چین کے جنوبی صوبہ گوانگ ڈونگ کے ژو ہائی میں منعقدہ  14 ویں چا ئنہ انٹر نیشنل ایوی ایشن اینڈ ایرو اسپیس ایگز یبیشن  کے دوران لوگ جے ایف ۔17 بی کو دیکھ رہے ہیں۔(شِنہوا)

۱۱ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

کورونا کے مزید 41 کیسز مثبت، 55 مریضوں کی حا...

کورونا کے مزید 41 کیسز مثبت، 55 مریضوں کی حالت تشویشناک ۔قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ)کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران 5 ہزار 501 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 41 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔ اس طرح 24 گھنٹوں میں کئے گئے مثبت کورونا ٹیسٹ کی شرح 0.75 فیصد رہی ہے، مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے کوئی بھی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 55 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۱ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین-ائیرشو چائنہ-پاکستان

چین کے جنوبی صوبہ گوا نگ ڈونگ کے ژو ہائی میں منعقدہ  14 ویں چا ئنہ انٹرنیشنل ایوی ایشن اینڈ ایرو اسپیس ایگز یبیشن  کے دوران لوگ جے ایف ۔17 بی کی تصا ویر بنا رہے ہیں۔(شِنہوا)

۱۱ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین-ائیرشو چائنہ-پاکستان

چین کے جنوبی صوبہ گوا نگ ڈونگ کے ژو ہائی میں منعقدہ  14 ویں چا ئنہ انٹرنیشنل ایوی ایشن اینڈ ایرو اسپیس ایگز یبیشن  کے دوران لوگ جے ایف ۔17 بی کی تصا ویر بنا رہے ہیں۔(شِنہوا)

۱۱ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین اور پاکستان کے درمیان ٹی سی ایم تعاون کی...

چین کے تانگ انٹرنیشنل ایجوکیشن گروپ اور پاکستانی یونیورسٹی کے درمیان طبی تعاون سے متعلق مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہو گئے ۔ تانگ انٹرنیشنل ایجوکیشن گروپ (TIEG) کے اوورسیز آپریشن سینٹر کے وائس ڈائریکٹر چھو ہائی تیاو نے چائنا اکنامک نیٹ کو انٹرویو میں بتایا کہ مفاہمتی یاداشت پر دستخط چین کے تانگ انٹرنیشنل ایجوکیشن گروپ (TIEG) اور پاکستان کی اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور (IUB) کے درمیان کیے گئے، اس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان روایتی چینی ادویات (TCM) میں تعاون کو فروغ دینا ہے۔ انہوں نے کہا تعاون کو جزوی طور پر چین پاکستان ہیلتھ کوریڈور سے تقویت ملی ہے،دونوں ممالک کے درمیان ٹی سی ایم تعاون کچھ عرصے سے جاری ہے اور ہم اسے تعلیمی تعاون کے ذریعے آگے بڑھانا چاہیں گے۔ سی ای این سے بات کرتے ہوئے چھو نے کہا کہ پہلا قدم یہ ہے کہ پاکستانی یونیورسٹیوں کے ساتھ چین پاکستان میڈیکل سنٹر کی تعمیر اور ٹی سی ایم ٹیلنٹ کو تکنیکی، انڈرگریجویٹ اور گریجویٹ سطحوں پر پروان چڑھایا جائے۔ تعلیم کو صنعت کے ساتھ مربوط کرنے کے لیے مزید کیا جائے گا، جیسا کہ ٹی سی ایم کے لیے تعلیمی اور صنعتی معیارات وضع کرنا،

انہوں نے مزید کہا کہ گروپ کے پاس اس مقصد کے لیے کام کرنے کے لیے تقریباً 20 بین الاقوامی ماہرین کی ٹیم ہے۔ سکول آف فارمیسی آف لانژو یونیورسٹی کے ڈپٹی ڈین پروفیسر ڈاکٹر یانگ زیگ ینگ نے ایک تحریری انٹرویو میں سی ای این کو بتایا اس طرح کا معاہدہ پاکستان کی موجودہ طبی تعلیم کا ضمیمہ ہو سکتا ہے۔ پاکستان میں کچھ یونیورسٹیاں روایتی ادویات جیسے ٹی سی ایم پر کورسز پیش کرتی ہیں۔ روایتی ادویات کے بارے میں علم کچھ پاکستانی میڈیکل سکولوں میں فارمیسی کے کورس میں ظاہر ہو سکتا ہے ۔ 2017 میں پاکستان کے پودوں کی دولت سے مالا مال صو بہ گلگت بلتستان میںا دویاتی پودوں کی فیلڈ اسٹڈی کرنے کے بعد ڈاکٹر یانگ نے 2021 کے ایک انٹرویو میں سی ای این کو بتایا کہ پاکستان میں ا دویاتی پودوں کی ہزاروں اقسام ہیں، اور یہ کہ ملک صحت سے متعلق دونوں لحاظ سے کم ہے۔ اور ا دویاتی پودوں کا معاشی استعمال روایتی جڑی بوٹیوں کی ادویات کا ایک لازمی حصہ ہے ۔ چھو ہائی تاونے کہا پاکستان میں ہربل میڈیسن کا صرف ابتدائی مطالعہ اور اطلاق ہے،پروسیسنگ کے دوران بہت سی قیمتی جڑی بوٹیوں کے پودے ضائع ہو جاتے ہیں، مل کر کام کرنے سے، ہم ایسے وسائل کا بہتر استعمال کر سکتے ہیں اور مزید دریافت کر سکتے ہیں۔ چھو نے کہا کہ امید ہے کہ ٹی سی ایم ایجوکیشن ا ور پاکستان میں صنعتی تعاون سے مقامی لوگوں کو سستی طبی خدمات میسر آئیں گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۱ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

سپریم کورٹ کے 3 نئے ججز نے حلف اٹھا لیا

سپریم کورٹ میں تین نئے ججز نے عہدوں کا حلف اٹھا لیا، چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال نے تینوں نئے ججز سے حلف لیا۔ تین نئے ججز کی حلف برداری کی تقریب سپریم کورٹ میں ہوئی، حلف اٹھانے والوں میں جسٹس اطہر من اللہ، جسٹس حسن اظہر رضوی اور جسٹس شاہد وحید شامل ہیں، حلف برداری تقریب میں ججز، وکلا، لا افسران اور عدالتی افسران و عملہ نے شرکت کی۔ تین نئے ججز آنے کے بعد سپریم کورٹ میں ججز کی کل تعداد 15 ہوگئی ہے، سپریم کورٹ میں تاحال مزید دو ججز کی نشستیں خالی ہیں۔ یاد رہے کہ چند روز قبل ہی صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اعلی عدلیہ میں ججز کی تعیناتی کی منظوری دی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۱ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

جسٹس عامر فاروق نے بطور چیف جسٹس اسلام آباد...

جسٹس عامر فاروق نے نئے چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ ایوان صدر میں ہونے والی تقریب حلف برداری میں صدر ڈاکٹر عارف علوی نے جسٹس عامر فاروق سے عہدے کا حلف لیا، جسٹس عامر فاروق نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے چھٹے چیف جسٹس کی حیثیت سے حلف اٹھایا۔ حلف برداری تقریب کے بعد نئے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق کے اعزاز میں گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔ یاد رہے کہ چند روز قبل جوڈیشل کمیشن نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس عامر فاروق کو چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ بنانے کی منظوری دی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۱ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

آرمی چیف کی تعیناتی پر لندن میں استخارہ نکلو...

سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ بے اختیار اور فارغ وزیراعظم ایمرجنسی میں 4 دِن سے لندن بیٹھا ہے، آرمی چیف کی تعیناتی پر لندن میں استخارہ نکلوایا جا رہا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں شیخ رشید احمد نے لکھا کہ بزدل اور مفرور نواز شریف پاسپورٹ ملنے اور بھائی کے وزیراعظم بننے کے باوجود بھی کلین چٹ کا منتظر ہے۔ سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کٹی ہوئی پتنگ ہے، 20 دن ٹی وی نہیں ٹویٹر پرنظر آں گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۱ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

سڈنی میں پاکستان زندہ باد کے نعروں نے مجھے و...

آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والی پاکستان سپر لیگ کی پریزینٹر ایرن ہالینڈ نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کی نیوزی لینڈ کے خلاف سیمی فائنل میں کارکردگی کو خوب سراہا،میچ کے دوران ایرن ٹوئٹر پر ٹوئٹس کے ذریعے اپنے خیالات کا اظہار کرتی رہیں۔ اپنی ایک ٹوئٹ میں انہوں نے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی وکٹ لینے پر سیلبریشن کے حوالے سے لکھا 'میں کبھی شاہین کی سیلبریشن سے بور نہیں ہوتی،ایرن ہالینڈ نے ایک اور ٹوئٹ میں بابر اعظم اور محمد رضوان کی 105رنز کی شراکت داری پر کہا 'یہ بابر اور رضوان کی وہ اوپننگ پارٹنرشپ ہے جسے سب جانتے ہیں ،انہوں نے یہ بھی کہا کہ 'قسم سے، میں سڈنی کرکٹ گرائونڈ میں پاکستان کیلئے ہونے والا شور اپنے گھر تک سن سکتی ہوں،ایرن ہالینڈ کا کہنا تھا کہ 'سڈنی کرکٹ گرائونڈ میں پاکستان زندہ باد کے نعروں نے مجھے واپس لاہور کے قذافی اسٹیڈیم پہنچا دیا،ایرن نے ٹوئٹر پر مزید لکھا کہ پاکستان کا ٹورنامنٹ میں یہ کم بیک کئی عرصے تک یاد رکھا جائے گا، میں نیوزی لینڈ کو محسوس کر سکتی ہوں جو پورے ٹورنامنٹ میں کافی مضبوط ٹیم رہی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۰ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

سابق بھارتی لیگ اسپنر انیل کمبلے نے پاکستانی...

بھارت کے سابق لیگ اسپنر انیل کمبلے بھی سیمی فائنل میں فتح کے بعد پاکستانی ٹیم کی تعریف کیے بنا نہ رہ سکے،کرکٹ کے شو میں گفتگو کرتے ہوئے انیل کمبلے نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ تینوں شعبوں میں باہر کردیا،انہوں نے کہا کہ پاکستان اورنیوزی لینڈ کے میچ کا بہترین حصہ یہی تھا کہ پاکستان نے یقینی طور پر پہلے بولنگ، فیلڈنگ اور پھر بیٹنگ میں نیوزی لینڈ کو باہر کیا، جو بہت ہی غیر معمولی ہے،اس موقع پر شو میں موجود سابق آسٹریلوی کرکٹر ٹام موڈی نے بھی گرین شرٹس کی تعریف کی اور کہا کہ فیلڈنگ کے شعبے نے پاکستان کی باڈی لینگویج کو واضح کردیا تھا،ٹام موڈی نے شاداب خان کے تھرو کو فیلڈنگ کا بہترین حصہ قرار دیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۰ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ٹی 20ورلڈ کپ،فائنل میچ بارش سے متاثر ہونے کا...

ٹی 20ورلڈ کپ،فائنل میچ بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے، ریزرو ڈے پیر کو بھی بارش کی پیش گوئی کی جا رہی ہے،آسٹریلوی محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کو ہونے والے فائنل کے موقع پر 95فیصد بارش کا امکان ہے جبکہ پیر کو بھی بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے،آئی سی سی رولز کے مطابق سیمی فائنل میں بارش ہوئی تو گروپ کی ٹاپ ٹیم فائنل میں چلی جائے گی ، فائنل میں بھی بارش ہوتی رہی تو ٹرافی دونوں ٹیمیں اٹھائیں گی،آئی سی سی نے کہا ہے کہ ان کی پہلی ترجیح میچ کو شیڈولڈ دن پر ہی مکمل کرنا ہے، ٹورنامنٹ قوانین کے مطابق میچ اننگز میں کم از کم 10، 10اوورز کا کھیل کھیلے جانے پر ہی میچ کمل تصور کیا جاتا ہے، بارش کی صورت میں میچ ریزرو ڈے پر وہیں سے شروع ہوگا جہاں سے وہ رکا تھا،اگر بارش کی وجہ سے بالکل بھی کھیل ممکن نہ ہوا تو پھر دونوں فائنلسٹ ٹیموں کو مشترکہ فاتح قرار دے دیا جائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۰ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

فلپائن ۔ سان جوآن سٹی ۔ زلزلے کی مشق

فلپائن کے شہر سان جوآن میں زلزلے کی مشق کے دوران امدادی اہلکار ایک شخص کو ہسپتال منتقل کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

۱۰ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں