• Columbus, United States
  • |
  • ٢٣ نومبر، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | سی-پیک

امریکی ریپرکین ویسٹ کا 2024میں نائب صدر کا ا...

مشہور امریکی ریپر کین ویسٹ نے 2024میں امریکی صدارتی انتخابات لڑنے کا اعلان کر دیا،کین ویسٹ نے کہا کہ انہوں نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے نائب صدر کے امیدوار کے طور پر مہم کا حصہ بننے کی درخواست کی ہے، امریکی ریپر نے یہ دعوی اس وقت کیا جب گزشتہ دنوں وہ ڈونلڈ ٹرمپ کے فلوریڈا میں واقع گالف کلب میں گئے تھے،کین ویسٹ کے مطابق جب انہوں نے نائب صدر کے امیدوار کے طور پر ڈونلڈ ٹرمپ کی مہم کا حصہ بننے کی درخواست کی تو سابق صدر نے چلاتے ہوئے کہا کہ میں ایک بار پھر شکست کھانے والا ہوں، کین ویسٹ اس سے قبل 2020 کے امریکی صدارتی انتخابات کا حصہ بن چکے ہیں جس میں انہیں ناکامی کا سامنا ہوا اور وہ محض 70 ہزار ووٹ حاصل کرسکے تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۶ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

کینیڈین وزیراعظم کا مظاہروں سے نمٹنے کیلئے ا...

کینیڈا کے وزیر اعظم نے مظاہروں سے نمٹنے کیلئے ایمرجنسی ایکٹ کے نفاذ کا دفاع کیا ہے،جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ گزشتہ موسم سرما میں انہوں نے یہ اقدام ملک میں کئی ہفتوں سے جاری لازمی کووڈ ویکسین پالیسی اور کورونا پروٹوکول کے تحت پابندیوں کے خلاف مظاہروں کے پیش نظر اٹھایا تھا، جسٹن ٹروڈو نے یہ بیان پبلک آرڈر ایمرجنسی کمیشن کے سامنے دیا جو اس بات کا جائزہ لے رہا ہے کہ آیا ان کی حکومت ایکٹ کو نافذ کرنے کا جواز رکھتی تھی،کینیڈا کے وزیر اعظم نے انکوائری میں بتایا کہ ملک میں ایمرجنسی لگانے کا مقصد مظاہرین اور عوام دونوں کو محفوظ رکھنا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۶ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

جنوبی کوریا، بیٹی کو قتل کر کے 3سال تک پلاسٹ...

اپنی بیٹی کو قتل کر کے 3سال تک پلاسٹک کے کنٹینر (ڈبے)میں رکھنے والے جنوبی کورین جورے کو پولیس نے گرفتار کر لیا،غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنوبی کورین کے صوبے گیون گی کے شہر پوچیون میں ایک جوڑے نے تقریبا 3سال تک اپنی 15ماہ کی بیٹی کو پلاسٹک کے کنٹینر میں رکھا،جنوبی کورین میڈیا کے مطابق یہ واقعہ اس وقت سامنے آیا جب 15ماہ کی بچی کو نا تو پری اسکول میں داخلے کے لیے رجسٹر کرایا گیا اور نا ہی اسے میڈیکل چیک اپ کے لیے اسپتال لایا گیا، پولیس نے بچی کی والدہ سے متعدد بار رابطوں کے باوجود اسے نہ دکھانے پر چائلڈ ویلفیئر قوانین کے تحت شکایت درج کرائی اور پھر معاملے کی تحقیقات شروع کر دیں،پولیس کو شبہ ہوا کہ خاتون نے اپنی بیٹی کو قتل کرنے کے بعد اسے اپنے ہی گھر میں چھپا دیا ہے اور جب پولیس نے اس کے گرفتار شوہر کو چھوڑا تو اس نے بچی کی لاش کو اپنے والدین کے گھر منتقل کر دیا جہاں دونوں نے بچی کی لاش کو چھپانے کے لیے ایک پلاسٹک کے کنٹینر میں بند کر کے چھت پر چھپا دیا،پولیس کے مطابق بچی کی والدہ نے ابتدا میں بیٹی کو قتل کرنے کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس نے اپنی بیٹی کو گلیوں میں چھوڑ دیا تھا تاہم جب مزید تفتیش کی گئی تو خاتون نے بیٹی کو قتل کرنے کا اعتراف کر لیا،پولیس حکام نے بتایا کہ جوڑے نے اپنی بیٹی کو قتل کرنے کے بعد پلاسٹک کے جس ڈبے میں رکھا اس کی لمبائی 35سینٹی میٹر، چوڑائی 24سینٹی میٹر اور اونچائی 17سینٹی میٹر تھی،پولیس کے مطابق جوڑے کو گرفتار کر کے بچی کے قتل کے معاملے کی تہہ تک پہنچنے کی کوشش کر رہے ہیں جبکہ بچی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا دیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۶ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

دھندکے باعث موٹروے ایم ٹو لاہور سے شیخوپورہ...

پنجاب کے اکثر میدانی علاقے گہری دھند کی لپیٹ میں آ گئے جس کے باعث موٹروے ایم ٹو لاہور سے شیخوپورہ تک تمام ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی ،موٹروے پولیس کی جانب سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ موٹروے سمیت قومی شاہراہوں پر بھی دھند کی وجہ سے ٹریفک کی روانی متاثر ہے لہذا شہری احتیاط برتیں،پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند کے ساتھ فضائی آلودگی میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کی وجہ سے اسموگ چھانے لگی،ائیر کوالٹی انڈیکس کے مطابق دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور کا آج بھی پہلا نمبر ہے جب کہ بھارتی شہر کولکتہ دوسرے نمبر اور بنگلادیش کا دارالحکومت ڈھاکہ آلودہ ترین شہروں میں چوتھے، کراچی نویں نمبر پر موجود ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۶ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

پاکستان کے دیوالیہ ہونے کے صرف 10فیصد امکانا...

وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بین الاقومی اقتصادی جریدے بلوم برگ کے مطابق پاکستان کے دیوالیہ ہونے کے صرف 10فیصد امکانات ہیں ،اس حوالے سے سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم ٹویٹر پر جاری کردہ اپنے پیغام میں وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ اگلے ایک سال میں دیوالیہ کے امکانات کو کم ترین سطح پر رکھا گیا ہے ،انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنے تمام مالیاتی وعدوں کی پاسداری جاری رکھے گا۔ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ ایک سیاسی رہنما نے ملک کے دیوالیہ ہونے کے امکانات کو93 فیصد پیش کیا جو کہ درست نہیں ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۶ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

کورونا کے مزید 27کیسز رپورٹ، شرح 0.38 فیصد ر...

گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 7 ہزار 183 کورونا ٹیسٹ کئے گئے ہیں،قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 7 ہزار 183 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 27 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں،گزشتہ 24 گھنٹوں میں کئے گئے مثبت کورونا ٹیسٹ کی شرح 0.38 فیصد رہی ہے، مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے کوئی بھی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 43 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۶ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

پنجاب بھر میں سی ٹی ڈی کے انٹیلی جنس بیسڈ آپ...

پنجاب بھر میں کائونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ(سی ٹی ڈی)نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 9مبینہ دہشت گرد گرفتار کر لیے،ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق کارروائیوں کے دوران گرفتار دہشتگردوں سے 2 آئی ای ڈی بم، 2768دھماکہ خیز مواد، 13 ڈیٹونیٹر برآمد کر لیے گئے ہیں، حفاظتی فیوز، اسلحہ، نقدی، گولیاں و دیگر سامان بھی برآمد ہوا ہے،ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایا کہ گرفتار دہشت گردوں میں اعظم خان، منصور، فاروق، شامی پرویز، محمد صدیق، عبدالمنان، اسماعیل، عبدالرزاق،محمد بلال شامل ہیں،لاہور سے بھی دہشت گرد عبدالرزاق گرفتار کیا گیا، دہشت گرد اہم تنصیبات، شخصیات اور سرکاری عمارات پر تخریک کاری کرنا چاہتے تھے،سی ٹی ڈی کے مطابق ایک روز میں پنجاب بھر میں 25 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کئے گئے، 7 روز میں 372 کومبنگ آپریشنز کے دوران 21 ہزار 111 افراد سے پوچھ گوچھ کی گئی جن میں سے 36 مشتبہ افراد کو گرفتار، 33 ایف آئی آر درج کی گئی ہیں،ترجمان سی ٹی ڈی نے کہا کہ پنجاب بھر میں امن وامان کی فضا برقرار رکھنا کانٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۶ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین کے شہر ووشی میں ورلڈ انٹرنیٹ آف تھنگز ا...

نانجنگ(شِنہوا)چین کے مشرقی صوبہ جیانگسو کے شہر ووشی میں جمعہ کے روز ورلڈ انٹرنیٹ آف تھنگز ایکسپوزیشن (آئی او ٹی) کا آغاز ہو گیا ہے۔

3 روزہ ایونٹ کی تقریب ایک سربراہی اجلاس جدید ترین آئی او ٹی  ایپلی کیشنز اور مصنوعات کی نمائش، صنعتی انٹرنیٹ، ذہین سینسنگ اور ذہین نظام سے چلنے والی گاڑیوں جیسے موضوعات پر توجہ مرکوز کرنے والے کئی فورمز شامل ہیں۔

تقریباً 30 ہزار مربع میٹر کے رقبے پر پھیلی اس نمائش میں سیلف ڈرائیونگ گاڑیوں سے لیکر صنعتی روبوٹکس تک ، اسٹیٹ گرڈ ، چائنہ موبائل ، ہواوے اور مائیکروسافٹ سمیت 240 انٹرنیٹ آف تھنگز سے متعلقہ کاروباری ادارے اپنی تازہ ترین مصنوعات کی نمائش کرینگے۔

اسٹیٹ گرڈ سے منسلک یوئی یون نے کہا کہ ہم نے نمائش میں ڈیجیٹل ٹوئن ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے الیکٹرک گاڑیوں اور پاور گرڈز کیلئے چارجنگ روبوٹس لائے ہیں، اور زائرین صرف وی آر گلاسز کا ایک جوڑا پہن کر ہماری مصنوعات کا تجربہ کر سکتے ہیں۔

۲۵ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین ۔ بیجنگ ۔ شی جن پھنگ ۔ کیوبا ۔ صدر ۔ ملا...

چین کے دارالحکومت بیجنگ میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ(سی پی سی)کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور چینی صدر شی جن پھنگ کی جانب سے کمیونسٹ پارٹی آف کیوبا کی مرکزی کمیٹی کے سیکرٹری اول اور کیوبن صدر میگوئل ڈیاز ۔ کانیل برموڈیز کے اعزاز میں منعقدہ استقبالیہ کا ایک منظر۔(شِنہوا)

۲۵ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین ۔ بیجنگ ۔ شی جن پھنگ ۔ کیوبا ۔ صدر ۔ ملا...

چین کے دارالحکومت بیجنگ میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ(سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور چینی صدر شی جن پھنگ کی جانب سے کمیونسٹ پارٹی آف کیوبا کی مرکزی کمیٹی کے سیکرٹری اول اور کیوبن صدر میگوئل ڈیاز ۔ کانیل برموڈیز کے اعزاز میں منعقدہ استقبالیہ کا ایک منظر۔(شِنہوا)

۲۵ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین ۔ بیجنگ ۔ شی جن پھنگ ۔ کیوبا ۔ صدر ۔ ملا...

چین کے دارالحکومت بیجنگ میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ(سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور چینی صدر شی جن پھنگ  کمیونسٹ پارٹی آف کیوبا کی مرکزی کمیٹی کے سیکرٹری اول اور کیوبن صدر میگوئل ڈیاز ۔ کانیل برموڈیز کے ساتھ عظیم عوامی ہال میں ملاقات کررہے ہیں۔(شِنہوا)

۲۵ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین ۔ بیجنگ ۔ شی جن پھنگ ۔ کیوبا ۔ صدر ۔ ملا...

چین کے دارالحکومت بیجنگ میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ(سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور چینی صدر شی جن پھنگ کی جانب سے کمیونسٹ پارٹی آف کیوبا کی مرکزی کمیٹی کے سیکرٹری اول اور کیوبن صدر میگوئل ڈیاز ۔ کانیل برموڈیز کے اعزاز میں منعقدہ استقبالیہ کا ایک منظر۔(شِنہوا)

۲۵ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چینی صدر کی کیوبن ہم منصب سے ملاقات

بیجنگ (شِنہوا) کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ  کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور چین کے صدر شی جن پھنگ نے  جمعہ کو کمیونسٹ پارٹی آف کیوبا کی مرکزی کمیٹی کے اول سیکرٹری اور کیوبا کے صدرمیگوئل ڈیاز کینیل برمودیز سے ملاقات کی۔

شی نے کہا کہ ڈیاز کینیل گزشتہ ماہ ہونے والی سی پی سی کی 20ویں نیشنل کانگریس کے بعد سے چین کا دورہ کرنے والے کسی بھی لاطینی امریکی اور کیریبین ملک کے پہلے سربراہ مملکت ہیں، جو دونوں ممالک اور جماعتوں کے درمیان خصوصی دوستی کامکمل اظہار ہے۔

چینی صدر نے کہا کہ کیوبا مغربی نصف کرہ میں پہلا ملک ہے جس نے عوامی جمہوریہ چین کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کیے۔ ہمارے تعلقات سوشلسٹ ممالک کے درمیان یکجہتی اور تعاون کے ساتھ ساتھ ترقی پذیر ممالک کے درمیان باہمی تعاون کی مثال ہیں۔

سی پی سی کی 20ویں قومی کانگریس کے اہم فیصلوں سے آگاہ کرنے کے بعد، چینی صدر نے اس بات پر زور دیا کہ سی پی سی جدیدیت کے چینی راستے کے ذریعے تمام محاذوں پر قوم کی تجدید کو آگے بڑھانے کے لیے عوام کو متحد  کرتے ہوئے ان کی رہنمائی کرے گی۔

۲۵ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ٹیسلا چین میں 67 ہزار 698 گاڑیاں واپس منگوائ...

بیجنگ(شِنہوا) الیکٹرک کاریں بنانیوالی کمپنی ٹیسلا سافٹ ویئر کے مسئلہ پر چین میں 67 ہزار 698 گاڑیاں واپس منگوائے گی۔ واپس منگوائی جانیوالی گاڑیوں میں درآمد شدہ ماڈل ایس اور ماڈل ایکس شامل ہیں۔

اسٹیٹ ایڈمنسٹریشن فار مارکیٹ ریگولیشن کے پاس جمعہ کے روز جمع کرائے گئے ایک بیان کے مطابق 25 ستمبر 2013ء اور 21 نومبر 2020ء کے درمیان تیار کی جانیوالی گاڑیوں میں سے کچھ کو واپس منگوایا جائے گا۔

سافٹ ویئر کی خرابیوں کی وجہ سے بیٹری مینجمنٹ سسٹم غلط حساب لگائے گا اور اسکرین پر دیکھ بھال کی ضرورت اور محفوظ پارکنگ جیسی وارننگ دکھائے گا۔ جس کے نتیجے میں گاڑی آہستہ آہستہ بجلی کی فراہمی بند کر دے گی اور یہ انتہائی صورتوں میں تصادم کا باعث بن سکتا ہے۔

کمپنی نے اس مسئلے کو حل کرنے کیلئے واپس منگوائی گئی گاڑیوں میں مفت سافٹ ویئر اپ ڈیٹ کرنے کا وعدہ کیا ہے۔

۲۵ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین-امریکہ مشترکہ منصوبے نے کروز جہازوں کا ن...

شنگھائی(شِنہوا) چین کی سب سے بڑی جہازساز کمپنی چائنہ سٹیٹ شپ بلڈنگ کارپوریشن (سی ایس ایس سی) اور امریکہ کی کارنیول کارپوریشن کے مشترکہ منصوبے،سی ایس ایس سی کارنیول کروزشپنگ نے جمعہ کو چینی کروزجہازوں کے ایک برانڈ، اڈورا کروزکو متعارف کرایا ہے۔

سی ایس ایس سی کارنیول کا پہلا چین میں تیار کردہ کروزجہاز اس وقت شنگھائی ویاگاو چھیاو  شپ یارڈ میں زیر تعمیر ہے۔ توقع ہے کہ 2023 کے آخر میں مقررہ لانچنگ وقت  پر یہ نئے برانڈ کے تحت سفر کرے گا۔ سی ایس ایس سی  کارنیول کے بیڑے میں اب دو بحری جہاز، کوسٹا اٹلانٹیکا اور کوسٹا میڈیٹرینیا شامل ہیں۔ کروز کمپنی نے کہا کہ اس کے پہلے دو چین کے بنائے ہوئے بڑے کروز جہاز جو اس وقت زیر تعمیر ہیں نئے برانڈ کے تحت سفر کریں گے۔

 کمپنی کے مطابق  ایڈورا کروز بحری جہاز شنگھائی میں ووسونگ کو ہوم پورٹ کے طور پر استعمال کرتے ہوئے میری ٹائم سلک روڈ کے ساتھ طویل راستوں پر کام کرتے ہوئے  چینی ثقافت  اور چین اور دیگر ممالک کے درمیان تبادلوں کو فروغ دینے والے کیریئر کے طور پر کام کریں گے۔

۲۵ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین-امریکہ مشترکہ منصوبے نے کروز جہازوں کا ن...

شنگھائی(شِنہوا) چین کی سب سے بڑی جہازساز کمپنی چائنہ سٹیٹ شپ بلڈنگ کارپوریشن (سی ایس ایس سی) اور امریکہ کی کارنیول کارپوریشن کے مشترکہ منصوبے،سی ایس ایس سی کارنیول کروزشپنگ نے جمعہ کو چینی کروزجہازوں کے ایک برانڈ، اڈورا کروزکو متعارف کرایا ہے۔

سی ایس ایس سی کارنیول کا پہلا چین میں تیار کردہ کروزجہاز اس وقت شنگھائی ویاگاو چھیاو  شپ یارڈ میں زیر تعمیر ہے۔ توقع ہے کہ 2023 کے آخر میں مقررہ لانچنگ وقت  پر یہ نئے برانڈ کے تحت سفر کرے گا۔ سی ایس ایس سی  کارنیول کے بیڑے میں اب دو بحری جہاز، کوسٹا اٹلانٹیکا اور کوسٹا میڈیٹرینیا شامل ہیں۔ کروز کمپنی نے کہا کہ اس کے پہلے دو چین کے بنائے ہوئے بڑے کروز جہاز جو اس وقت زیر تعمیر ہیں نئے برانڈ کے تحت سفر کریں گے۔

 کمپنی کے مطابق  ایڈورا کروز بحری جہاز شنگھائی میں ووسونگ کو ہوم پورٹ کے طور پر استعمال کرتے ہوئے میری ٹائم سلک روڈ کے ساتھ طویل راستوں پر کام کرتے ہوئے  چینی ثقافت  اور چین اور دیگر ممالک کے درمیان تبادلوں کو فروغ دینے والے کیریئر کے طور پر کام کریں گے۔

۲۵ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین میں نجی پنشن پلان کے نفاذ کا آغاز

بیجنگ(شِنہوا)  چین نے ملک میں اولڈ ایج انشورنس میکانزم کو بڑھاتے ہوئے نجی پنشن پلان کے نفاذ کا اعلان کیا ہے۔

وزارت برائے انسانی وسائل وسماجی تحفظ کے مطابق، حکومتی حمایت یافتہ، رضاکارانہ اور مارکیٹ پر مبنی پنشن پلان 36 بڑے شہروں اور خطوں بشمول بیجنگ، شنگھائی، گوانگ ژو، شی آن اور چھینگڈو میں شروع کیا گیا ہے۔

پنشن پلان کے تحت  درخواست دہندگان اپنے انفرادی پنشن اکاؤنٹس کھول سکتے ہیں، جن  میں سالانہ 12ہزار یوآن (تقریباً 1,682.11 امریکی ڈالر) تک جمع کرائے جاسکتے ہیں  اور وہ ٹیکس مراعات سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔ ان  اکاؤنٹس کو خاص طور پر کچھ اولڈ ایج مالی مصنوعات خریدنے کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔

۲۵ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین میں اکتوبر کے دوران اشیاء ، خدمات کی بین...

بیجنگ(شِنہوا)چین میں اکتوبر کے دوران اشیاء اور خدمات کی بین الاقوامی تجارت میں چین کی درآمدات اور برآمدات 38 کھرب 50 ارب یوآن یا 5 کھرب 39 ارب 60 کروڑ امریکی ڈالر تک پہنچ گئی ہیں جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 5 فیصد زیادہ ہے۔

ریاستی انتظامیہ برائے فارن ایکسچینج نے بتایا کہ اشیاء کی برآمدات 19 کھرب 20 ارب اور درآمدات 15 کھرب 10 ارب یوآن تک پہنچ گئی ہیں جس کے نتیجے میں 4 کھرب 8 ارب 80 کروڑ یوآن کا اضافہ ہوا ہے۔

گزشتہ ماہ خدمات کی برآمدات 1 کھرب 80 ارب 60 کروڑ یوآن جبکہ خدمات کی درآمدات 2 کھرب 37 ارب 30 کروڑ یوآن تک پہنچ گئی ہیں، جس کے نتیجے میں 56 ارب 70 کروڑ یوآن کا تجارتی خسارہ دیکھنے میں آیا ہے۔

اعدادوشمار سے پتہ چلتا ہے کہ تجارتی حجم میں 1 کھرب 59 ارب 90 کروڑ یوآن کے تجارتی حجم کے ساتھ خدمات کی تجارت کا سب سے زیادہ حصہ تھا۔

۲۵ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ملائیشین وزیراعظم انور ابراہیم کا ضروریات زن...

کوالالمپور(شِنہوا)ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم نے کہا ہے کہ ان کی حکومت عوام پر بوجھ کم کرنے کیلئے ضروریات زندگی کی قیمتوں سے نمٹنے کو ترجیح دے گی۔

جمعہ کے روز کام کا آغاز کرنے کے بعد اپنی پہلی پریس کانفرنس میں انور ابراہیم نے کہا کہ انہوں نے متعلقہ سرکاری اداروں سے کہا ہے کہ وہ عوام پر بڑھتی ہوئی قیمتوں کے بوجھ کو کم کرنے کیلئے تفصیلی تبادلہ خیال اور فوری اقدامات کریں۔

انہوں نے کہا کہ میں نے ضروریات زندگی کی لاگت کے اثرات کو کم کرنے کیلئے مزید تفصیلی بات چیت اور فوری کارروائی کرنے کی ہدایت کی ہے۔ میں نے متعلقہ ایجنسیوں سے کہا ہے کہ وہ رواں ہفتے کے آخر یا آئندہ پیر کو جلد سے جلد ملاقات کریں۔

حکومت کے استحکام پر انور نے کہا کہ شمالی بورنیو کی ریاست صباح سے پارٹیوں کا گروپ باضابطہ طور پر ان کی متحدہ حکومت میں شامل ہو گیا ہے اور اس سے ان کی حکومت میں اراکین پارلیمنٹ کی کل تعداد دو تہائی ہو گئی ہے۔

۲۵ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

امریکی صدر کا خودکار ہتھیاروں پر پابندی لگان...

واشنگٹن(شِنہوا)  امریکی صدر جو بائیڈن نے خودکار ہتھیاروں پر پابندی لگانے کے اپنے مطالبے کا اعادہ کیا ہے۔

میساچوسٹس کی کاونٹی نانٹکٹ میں فائر فائٹرزکے دورے کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بائیڈن نے کہا کہ وہ خودکارہتھیاروں سے چھٹکارا پانے کی کوشش کررہے ہیں۔

امریکی صدر کا یہ بیان  صرف چند دنوں میں ہائی پروفائل  فائرنگ کے دو واقعات کے بعد سامنے آیا ہے۔

اختتام ہفتہ پر کولوراڈو اسپرنگس کے ایک نائٹ کلب میں فائرنگ سے  ایک بندوق بردار نے اے آر 15 طرز کی  رائفل سے پانچ افراد کو ہلاک اور 19 کو زخمی کر دیا تھا۔

۲۵ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

اسرائیل مغربی کنارے میں 4 جی ، 5 جی موبائل ف...

رم اللہ(شِنہوا)اسرائیل نے مغربی کنارے میں وائرلیس مواصلات کی چوتھی اور پانچویں جنریشن کیلئے فریکوئنسی مختص کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

فلسطینی سرمایہ کاری فنڈ کے سربراہ محمد مصطفیٰ نے گزشتہ روز صحافیوں کو اسرائیل کے فیصلے کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ اس فیصلے کو فلسطینی حکام نے بھی قبول کر لیا ہے۔

محمد مصطفیٰ جو فلسطینی صدر محمود عباس کے اقتصادی مشیر بھی ہیں ، انہوں نے کہا کہ فلسطینی اور اسرائیلی فریق فیصلے پر عمل درآمد کی تفصیلات کیلئے بات چیت کر رہے ہیں۔

مغربی کنارے میں فلسطینیوں نے اسرائیل کے ساتھ 12 سال کے مذاکرات کے بعد جنوری 2018ء میں موبائل فون کیلئے تیسری جنریشن کے وائرلیس مواصلاتی نظام کا استعمال شروع کیا تھا۔

فلسطینی حکام نے بار ہا اسرائیل پر مغربی کنارے اور غزہ پٹی کی کراسنگ کو کنٹرول کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ فلسطینی ٹیلی کمیونیکیشن سیکٹر پر پابندیاں عائد کرنے کیلئے سیکورٹی اور اقتصادی بہانے استعمال کر رہا ہے۔

۲۵ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین میں کینیڈین شہریت رکھنے والےگلوکار کو ر...

بیجنگ(شِنہوا) چین میں کینیڈین شہریت رکھنے والے گلوکار واداکار وو یی فان کو عصمت دری اور غیر اخلاقی سرگرمیوں کا جرم ثابت ہونے پر 13 سال قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔

بیجنگ کے ضلع چھاؤیانگ کی عوامی عدالت نے پہلی کارروائی مکمل کرتے ہوئے سزا سنائی۔ فیصلے کے مطابق وو کو قید کی سزا پوری کرنے کے بعد ملک بدر کیاجائے گا۔

نومبر سے دسمبر 2020 تک وو نے اپنی رہائش گاہ پر تین خواتین کی عصمت دری کی۔ عدالت کے مطابق، یکم جولائی، 2018 کو، وو نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر  اپنی رہائش گاہ پر شراب پینے کے بعد دو دیگر خواتین کے ساتھ فحش حرکات کا ارتکاب کیا۔

عدالتی کارروائی کے دوران بیجنگ میں کینیڈین  سفارت خانے کے اہلکاربھی موجود تھے۔

۲۵ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین میں نانجنگ قتل عام کے متاثرین کیلئے خاند...

نانجنگ(شِنہوا)چین کے مشرقی صوبے جیانگسو کے دارالحکومت نانجنگ میں جمعہ کے روز نانجنگ قتل عام کے متاثرین کیلئے خاندانی یادگاری تقریب شروع ہو گئی ہے۔

خاندانی یادگاری تقریب کا انعقاد 13 دسمبر کو نانجنگ قتل عام کے متاثرین کی یاد میں چین کے نویں قومی دن سے صرف 2 ہفتے قبل کیا جا رہا ہے۔

13 دسمبر 1937ء کو جاپانی حملہ آور فوجیوں نے چین کے اس وقت کے دارالحکومت نانجنگ پر قبضہ کر لیا تھا۔ 6 ہفتوں کی مدت کے دوران حملہ آوروں نے 3 لاکھ چینی شہریوں اور غیر مسلح فوجیوں کو ہلاک کیا۔

متاثرین کے اہل خانہ مختلف طریقوں سے اپنے پیاروں کو خراج تحسین پیش کریں گے، جس میں پھول پیش کرنا اور اگربتیاں جلانا شامل ہیں۔

جاپانی حملہ آوروں کے ہاتھوں نانجنگ قتل عام میں متاثرین کے یادگاری ہال میں جمعہ کے روز منعقدہ تقریب میں قتل عام میں بچ جانیوالے اور اہلخانہ سمیت مجموعی طور پر 14 افراد نے شرکت کی۔

انہوں نے یادگاری ہال میں ماتمی دیوار کے ساتھ جھک کر آداب پیش کیا ، پھول چڑھائے ، اگربتیاں جلائیں اور خاموشی سے متاثرین کیلئے سوگ منایا، ماتمی دیوار پر کل 10 ہزار 665 متاثرین کے نام کندہ ہیں۔

۲۵ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

فرانس ۔ پیرس ۔ کرسمس مارکیٹ

فرانس کے پیرس میں لوگ کرسمس مارکیٹ میں لطف اندوز ہو رہے ہیں۔(شِنہوا)

۲۵ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

جاپان کی خلائی ایجنسی کا اپنی تحقیقاتی ٹیم ک...

ٹوکیو(شِنہوا) جاپان کی خلائی ایجنسی نے اعتراف کیا کہ اس کی ایک تحقیقی ٹیم نے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن (آئی ایس ایس) پر زندگی کے سیمولیٹنگ تجربے سے متعلق بڑی تعداد میں من گھڑت اعدادوشمار پیش کیے اور ان میں تبدیلی کی۔

جاپان ایرو اسپیس ایکسپلوریشن ایجنسی (جے اے ایکس اے) نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ ساتوشی فروکاوا کی سربراہی میں تحقیقاتی ٹیم نے خلائی اسٹیشن پرزندگی کے سیمولیٹنگ تجربے میں حصہ لینے والوں کی دماغی صحت سے متعلق من گھڑت اور بڑی مقدار میں ڈیٹا تبدیل کیا۔

جے اے ایکس اے  کے نائب صدر ہیروشی ساساکی نے کہا کہ فروکاوا اپنی ٹیم کی دھوکہ دہی کی کارروائیوں کے لیے کچھ حد تک ذمہ دار تھا کیونکہ وہ اس کی نگرانی کر رہا تھا۔

۲۵ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

انسانی جسم کو پہلے سمجھی جانے والی مقدار سے...

بیجنگ(شِنہوا) صحت کے حوالے سے ایک  مشہور ٹوٹکہ ہے کہ دن میں آٹھ گلاس پانی (تقریباً دو لیٹر) پینا چاہیے،تاہم، ایک نئی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ اس سے کم مقدار میں جسم کو پانی کی ضرورت ہوتی ہے۔

چین کے شین ژین انسٹی ٹیوٹ آف ایڈوانسڈ ٹیکنالوجی (ایس آئی اے ٹی) کے سائنسدانوں کی سربراہی میں ایک بین الاقوامی گروپ نے معلوم کیا کہ بیس سال کی عمر میں ایک مرد کی روزانہ پانی کی ضرورت اوسطاً 1.5 سے 1.8 لیٹر ہونی چاہیے، جب کہ اسی عمر کی ایک عورت کے لیے یہ 1.3 سے 1.4 لیٹر ہونی چاہیے۔

سائنس جریدے میں جمعہ کو شائع ہونے والی اس تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ پہلی بار انسانی جسم میں  پانی کے تناسب کو بتایا گیا ہے یہ  تناسب ایک انڈیکیٹر ہے جو جسم کے ہر روز استعمال ہونے والے پانی کی مقدار کو ظاہر کرتا ہے۔

آئسوٹوپ ٹریکنگ  طریقوں کا استعمال کرتے ہوئے محققین نے 20 سے زیادہ ممالک سے تعلق رکھنے والے  8 دن سے 96 سال عمر کے 5ہزار 604 شرکاء پر اپنی تحقیق کو مکمل کیا۔

۲۵ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین کی نائب وزیراعظم کا جلد از جلد کوویڈ۔19...

چھونگ چھنگ(شِنہوا) چین کی نائب وزیراعظم سن چھون لان نے ملک کی جنوب مغربی بلدیہ چھونگ چھنگ کے مقامی حکام سے کہا ہے کہ وہ نوول کرونا وائرس کی وباء پر قابو پانے اور عوام کے معمولات زندگی اور کاروبار کو جلد از جلد معمول پر لانے کیلئے ہر ممکن کوشش کریں۔

سن چھون لان نے ان خیالات کا اظہار چھونگ چھنگ کے معائنہ کے دوران کیا۔ وہ مقامی سطح پر نوول کرونا وائرس کے انسداد و روک تھام کے امور میں رہنمائی کیلئے پیر کے روز بلدیہ چھونگ چھنگ میں پہنچی ہیں۔

سن چھون لان نے وباء کے سنگین پھیلاؤ والے علاقوں میں مریضوں کی زیادہ موثر منتقلی ، موقع پر ہی وبائی پھیلاؤ کی تحقیقات ، زیادہ وسائل اور افرادی قوت فراہم کرنے اور کلیدی علاقوں، جیسے نرسنگ ہومز، کالجز اور جیلوں کے ساتھ ساتھ خطرے سے دوچار گروہ جیسے ڈاک اور لاجسٹک خدمات پر کام کرنے والے افراد کی صحت کی نگرانی سخت کرنے پر زور دیا۔

سن نے لوگوں کی بنیادی زندگی اور طبی ضروریات کی تکمیل کو یقینی بنانے کی کوششوں پر بھی زور دیا۔

۲۵ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

بیجنگ میونسپل گورنمنٹ کا وبا کی وجہ سے بند ا...

بیجنگ(شِنہوا) چینی دارالحکومت بیجنگ میں وبا پر قابو پانے اور روک تھام  کے لیے بند کیے جانے والے  اہم شاپنگ مالز اور سپر مارکیٹوں کو شہریوں کے روزگار کے لیے دوبارہ کھولنے میں تیزی لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ایک میڈیا کانفرنس میں  بیجنگ میونسپل گورنمنٹ کے ترجمان شو ہی جیان نے کہا کہ ایسے اسٹورز،جو  کوویڈ-19 کی وباء سے متاثر ہوتے ہیں، تو انہیں  ایک دن کی بندش کے بعد دوبارہ کھولنے کی اجازت دی جائے گی اور انہیں تین دن سے زیادہ بند نہیں رکھا جائےگا۔کاروبار کے حوالے سے دی جانے والی نئی اجازت شہر کی جانب سے اعلان کردہ امدادی اقدامات  کے تحت دی گئی ہے جس کا مقصد شہر میں معمول کے کاروبار اور  قیمتوں کو مستحکم کرنے کے ساتھ ساتھ وباء کی روک تھام  کی کوشش کرنا ہے۔

شو نے کہا کہ عوامی خدشات کو مدنظر رکھتے ہوئے، بیجنگ حکومت ان رہائشیوں کے لیے بھی تعاون میں تیزی لائے گی جنہیں طبی خدمات حاصل کرنے کے لیے اپنے بند کمپاؤنڈز کو چھوڑنا پڑتا ہے اور یہ کہ  زیادہ خطرہ والے علاقوں سے کچرے کو ٹھکانے بھی لگایا جائے گا۔

۲۵ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

مارٹن گپٹل سینٹرل کنٹریکٹ سے فارغ، بگ بیش لی...

نیوزی لینڈ کرکٹ کے سب سے زیادہ رنز بنانے والے اوپنرمارٹن گپٹل بگ بیش لیگ کھیلیں گے جس کے لیے انہیں سینٹرل کنٹریکٹ سے فارغ کردیا گیا ہے ،مارٹن گپٹل کا بی بی ایل کی ٹیم میلبرن رینیگیڈز سے معاہدہ ہو گیا ہے جس کے بعد اب مارٹن گپٹل بگ بیش لیگ کھیلیں گے،اس حوالے سے میلبرن رینیگیڈز کی جانب سے اعلان بھی سامنے آیا جس میں کہا گیا ہے کہ نیوزی لینڈ کے سب سے زیادہ رنز بنانے والے اوپنر اب میلبرن رینیگیڈز کا حصہ ہوں گے ،مارٹن گپٹل آندرے رسل کی چار میچز میں شمولیت کے بعد ٹیم میں شامل ہوں گے ،میلبرن رینیگیڈز کے مطابق انگلینڈ کے لیام لیونگسٹن کی عدم دستیابی کے بعد اوورسیز پلئیرز سے معاہدے کیے گئے،دوسری جانب مارٹن گپٹل کا کہنا تھا کہ میں میلبرن رینیگیڈز کی جانب سے بی بی ایل کھیلنے کا منتظر ہوں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۵ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

سعودی کلب کی رونالڈو سے معاہدے میں دلچسپی

پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے گزشتہ دنوں انگلش فٹبال کلب مانچسٹر یونائیٹڈ سے راہیں جدا کر لیں ، برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق یہ فیصلہ گزشتہ دنوں دیے گیے ایک متنازع انٹرویو کے بعد سامنے آیا جس میں رونالڈو نے کلب پر تنقید کی تھی اور کہا تھا کہ میرے دل میں کلب کے منیجر کے لیے کوئی عزت نہیں ہے،غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مانچسٹریونائٹیڈ سے علیحدگی کے بعد سعودی کلب الہلال نے پھر سے رونالڈو سے معاہدے میں دلچسپی ظاہر کی ہے،رپورٹس کے مطابق مانچسٹریونائٹیڈ سے رونالڈو کے فارغ ہونے کے بعد سعودی کلب نے آپشنز پر غور کرنا شرورع کردیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۵ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

سوشل میڈیا پر شاداب خان کی قومی کرکٹرز کے عش...

آل رائونڈر کرکٹر شاداب خان نے اپنی شادی سے متعلق فاسٹ بولر حسن علی کی ٹوئٹ پر ردعمل کا اظہار کیا ہے،سوشل میڈیا پر شاداب خان کی قومی کرکٹرز کے عشائیے سے ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں ان کی شادی سے متعلق حسن اور بابر کے درمیان ہوئی گفتگو پر صحافی نے نائب کپتان سے سوال کیا کہ آپ کی شادی کی تیاریاں شروع ہوچکی ہیں؟اس کے جواب میں شاداب کا کہنا تھا کہ میری شادی کی تیاریاں کہاں ہورہی ہیں؟ دلہا میں ہوں نا، شاداب کے جواب پر صحافی نے انہیں بتایا کہ بابر اعظم اور حسن علی نے آپ کی شادی کی تیاریاں شروع کردی ہیں،صحافی کی اطلاع پر شاداب نے جواباکہا کہ بابر کی پہلے خود تو ہوجائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۵ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

رونالڈو 5فٹبال ورلڈکپ ٹورنامنٹس میں گول سکور...

قطر میں جاری فیفا فٹبال ورلڈکپ میں پرتگال کے سٹار کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو نے اہم عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا،کرسٹیانو رونالڈو 5فٹبال ورلڈکپ ٹورنامنٹس میں گول سکور کرنے والے دنیا کے پہلے فٹبالر بن گئے ہیں،پرتگالی کھلاڑی نے گھانا کے خلاف گول سکور کر کے یہ اعزاز حاصل کیا ہے، کرسٹیانو رونالڈو نے 2006میں پہلا ورلڈکپ گول کیا، سپر اسٹار نے 2010،2014،2018اور اب 2022کے ورلڈکپ میں بھی اپنی ٹیم کے لیے گول سکور کردیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۵ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

انگلینڈ سے ٹیسٹ سیریز خاصی دلچسپ ہوگی ،شان م...

قومی کرکٹر شان مسعود نے کہا ہے کہ انگلینڈ سے ٹیسٹ سیریز دلچسپ ہو گی،سوشل میڈیا پر شان مسعود کی قومی کرکٹرز کو دیے گئے عشائیے کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں چند روز بعد انگلینڈ سے شروع ہونے والی سیریز پر بھی گفتگو کرتے دیکھا جا سکتا ہے،شان مسعود کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ سیریز میں بڑا اسکور کرنے کی خواہش تو سب کی ہوتی ہے لیکن ہم راولپنڈی جاکر وہاں کی کنڈیشنز دیکھیں گے اور دیکھیں گے کہ وہاں کی پچ کیسی ہے،قومی کرکٹر کا کہنا تھا میرا خیال ہے کہ انگلینڈ سے ٹیسٹ سیریز خاصی دلچسپ ہوگی کیونکہ ہم ایک ایسی ٹیم سے کھیل رہے ہیں جس نے ٹیسٹ میچ کھیلنے کا طریقہ تبدیل کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۵ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

فیفا ورلڈکپ، گروپ میچز کا پہلا رائونڈ ختم ہو...

فٹ بال ورلڈکپ میں گروپ میچز کا پہلا رائونڈختم ہوگیا ،فیفا ورلڈکپ میں تمام ٹیمیں اپنا ایک ایک میچ مکمل کرچکی ہیں جس کے بعد گروپ اے ا ور گروپ بی کی ٹیموں کے درمیان میچز کھیلیں جائیں گی، فیفا ورلڈکپ میں پہلا میچ گروپ بی کی ٹیموں ایران اور ویلز کے درمیان کھیلا جائیگا،فٹبال ورلڈکپ کا دوسرا مقابلہ گروپ اے کی ٹیموں قطر اور سینیگال، تیسرا نیدرلینڈز اور ایکواڈور جب کہ آخری میچ گروپ بی کی ٹیموں انگلینڈامریکا کے درمیان کھیلا جائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۵ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

حکومت پر تنقید کرنے کا الزام ،سابق ایرانی فٹ...

ایرانی پولیس نے سابق انٹرنیشنل فٹبالر ووریا غفوری کو گرفتار کرلیا،میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق ایرانی فٹبالر کو ریاست کے خلاف پروپیگنڈا کرنے اور قومی ٹیم کی ساکھ کو نقصان پہچانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے،اس سے قبل ایران میں احتجاجی مظاہرین کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے ایرانی فٹبالرز نے فیفا ورلڈکپ میں انگلینڈ کے خلاف میچ سے قبل قومی ترانہ بھی نہیں پڑھا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۵ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

فیفا ورلڈکپ، 5بار کے عالمی چیمپئن برازیل نے...

قطر میں جاری فیفا فٹبال ورلڈکپ میں گروپ جی کے میچ میں 5بار کی عالمی چیمپئن برازیلین ٹیم نے سربیا کو دو صفر سے شکست دے کر ٹورنامنٹ کا فاتحانہ آغازکر دیا،لوسیل میں برازیل اور سربیا کے درمیان میچ کا پہلا ہاف بغیر کسی گول کے ختم ہوا، البتہ دوسرے ہاف میں برازیل کی ٹیم چھا گئی، ان کی جانب سے پہلا گول رچرلیسن نے 62ویں منٹ میں کیا، دوسرا گول بھی رچرلیسن نے 73ویں منٹ میں اسکور کیا،اس کے علاوہ بھی برازیل کی ٹیم کو گول کرنے کے مواقع ملے مگر ایک مرتبہ گیند گول پوسٹ سے لگ کر آگئی اور دوسری مرتبہ گول بار سے ، سربین ٹیم نے خسارہ اتار نے کی پوری کوشش کی مگر وہ ناکام رہے اور میچ برازیل کی دو صفر کی جیت پر ختم ہوا،اس سے قبل کھیلے گئے گروپ ایچ کے میچ میں پرتگال نے گھانا کو 2کے مقابلے 3گول سے شکست دے کر ٹورنامنٹ کا آغاز جیت کے ساتھ کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۵ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

کبھی سوچا بھی نہ تھا کہ ہارڈ بال سے کرکٹ کھی...

پاکستان کے نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ نے ایک انٹرویو میں اپنے آبائی علاقے میں کرکٹ کی سہولیات نہ ہونے اور ٹیپ بال سے ہارڈ بال تک کے کرکٹ کے سفر پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ لوئر دیر میں کرکٹ کی اتنی سہولیات نہیں ہیں لہذا کبھی سوچا میں بھی نہیں تھا ہارڈ بال سے کرکٹ کھیل سکوں گا لیکن کرکٹ کا جنون ایسا تھا کہ بچپن میں کلاس میں بیٹھ کر بھی ٹیمیں بناتے تھے تاکہ بریک میں جاکر کرکٹ کھیل سکیں جس پر ابو غصہ کرتے تھے، ان کا کہنا تھا کہ ہمارا فوکس صرف پڑھائی پر ہونا چاہیے لیکن اب والد دیکھ کر خوش ہوتے ہیں،فاسٹ بولر نے بتایا کہ بچپن میں ابو سے بہت ڈانٹ پڑی کیونکہ ان کی خواہش تھی کہ میں اسکول میں پڑھوں اس وقت والد سمیت میرے ذہن میں بھی نہیں تھا کہ میں کبھی ہارڈ بال سے کھیلوں گا لیکن پھر لاہور آکر مرحوم عبدالقادر کی اکیڈمی میں پہلی بار ہارڈ بال سے کھیلا، اس کے بعد سے ہارڈ بال کرکٹ باقاعدگی سے کھیلی، انڈر16میں اچھی کارکردگی کے بعد انڈر 19کھیلا جس کے بعد پی ایس ایل میں نام آگیا اور اس کے بعد انٹرنیشنل کیرئیر کی ساری کارکردگی شائقین کے سامنے ہے،فاسٹ بولر کا مزید کہنا تھا کہ میرے لیے اسپیڈ معنی رکھتی ہے کیونکہ میں ٹیم میں ہی فاسٹ بولنگ کی وجہ سے آیا، 140پلس کے ساتھ سوئنگ کی خواہش ہو تو بہت محنت درکار ہوتی ہے لہذا ابھی تک میں بہت سی چیزوں پر کام کر رہا ہوں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۵ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

عمران خان نے کیرئیر کے ابتدائی دنوں میں مجھے...

سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے انکشاف کیا ہے کہ سابق کپتان عمران خان نے کیرئیر کے ابتدائی دنوں میں مجھے جنوبی امریکا کے ایک ویران جزیرے پر چھوڑ دیا تھا،ایک انٹرویو میں قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر وسیم اکرم نے مضحکہ خیز لمحات شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ عمران خان سخت کپتان تھے لیکن میں نے انکے ساتھ بہت مزے کیے، گرائونڈ سے باہر اپنا قصہ سناتے ہوئے کہا کہ لیجنڈ کرکٹر نے انہیں کھیل کے ابتدائی دنوں میں کہا کہ چلو نائٹ کلب چلتے ہیں،پھر ہم ایک کلب گئے، جہاں انہوں نے ایک گلاس دودھ کا آرڈر دیا جو عجیب تھا لیکن کلب میں عمران خان سے مصافحہ کرنے کے لیے بہت سی لڑکیوں کو وہاں دیکھ کر میں حیران رہ گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۵ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

برازیلین ٹیم کے کپتان نیمار زخمی ، آئندہ میچ...

برازیلین فٹ بال ٹیم کے کپتان نیمارقطر میں جاری فیفا ورلڈکپ میں سربیا کے خلاف گروپ جی کے میچ کے دوران پاوں میں چوٹ لگنے سے زخمی ہوگئے ہیں جس کے بعد ان کی آئندہ میچز میں شرکت مشکوک ہوگئی ہے،میچ کے دوران مخالف ٹیم کے کھلاڑی سے ٹکرانے کے بعد نیمار کے دائیں ٹخنے میں موچ آئی جس کے باعث انہیں گراونڈ سے باہر جانا پڑا،برازیل کی فٹبال ٹیم کے ڈاکٹر نے تصدیق کی ہے کہ نیمار کے ٹخنے میں موچ آئی ہے، انہوں نے کہا کہ سٹار پلیئر کا علاج شروع کردیا ہے، آئندہ 24گھنٹوں میں ان کی فٹنس کا جائزہ لینے کے بعد پتا چلے گا کہ وہ مزید میچز کھیل پائیں گے یا نہیں،ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ انجری کی نوعیت سے متعلق ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا، ہمیں امید ہے کہ نیمار فٹبال ورلڈ کپ میں ٹیم کی نمائندگی کریں گے۔واضح رہے کہ برازیل نے فیفا ورلڈ کپ 2022میں اچھا آغاز کرتے ہوئے حریف ٹیم سربیا کو 0-2گول سے شکست دی ہے،برازیلین ٹیم اپنا گروپ جی کا دوسرا میچ 28نومبر کو سوئٹزرلینڈ کے خلاف دوحہ میں کھیلے گی،برازیلین فٹ بال ٹیم کے کوچ ٹائٹ کا کہنا تھا کہ وہ پرامید ہیں کہ نیمار جلد فٹ ہوکر میدان میں نظر آئیں گے،نیمار کو برازیل کے لیے پیلے کے 77کے آل ٹائم ریکارڈ کی برابری کرنے کے لیے صرف دو گول درکار ہیں،نیمار کے ٹخنے میں موچ کا جمعہ کو معائنہ کیا جائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۵ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے اسلام آباد ان...

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے اسلام آباد انتظامیہ کو خط لکھا گیا جس میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے ہیلی کاپٹر کی لینڈنگ اور ٹیک آف کی تحریری اجازت مانگی گئی۔جمعہ کے روزپاکستان تحریک انصاف کی جانب سے اسلام آباد انتظامیہ کو خط لکھا گیا، خط میں پی ٹی آئی نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے ہیلی کاپٹر کی لینڈنگ اور ٹیک آف کی تحریری اجازت مانگ لی، خط میں کہا گیا کہ کسی ایمرجنسی کی صورتحال میں ہیلی کاپٹر کاجلسہ گاہ کے قریب تر ہونا ضروری ہے،خط پی ٹی آئی رہنما علی نواز اعوان کی جانب سے ڈپٹی کمشنر اسلام آبا دکولکھا گیا،خط کے مطابق 26نومبر صبح 11بجے سے شام 5بجے تک ہیلی کاپٹر کی لینڈنگ اور ٹیک آف کی اجازت دی جائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۵ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

بزنس کمیونٹی بغیرکسی ہچکچاہٹ ٹیکسوں سے متعلق...

وفاقی ٹیکس محتسب ڈاکٹر آصف محمود جاء (ستارہ امتیاز)نے بزنس کمیونٹی پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے ٹیکسوں سے متعلق مسائل کے حل کے لیے وفاقی ٹیکس محتسب ادارے سے رابطہ کریں ان کے مسائل کوترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔ یہ بات انہوں نے کراچی آمد کے موقع پر نارتھ کراچی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (نکاٹی) کے سابق صدر اور ٹیکس کمیٹی کے موجودہ چیئرمین سید طارق رشید کی سربراہی میں شوکت اسماعیل، توفیق احمد اور شاہد انصاری پر مشتمل وفد سے ملاقات کے موقع پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہی۔ وفاقی ٹیکس محتسب نے کہا کہ بزنس کمیونٹی کے ٹیکسوں سے متعلق جو مسائل حل طلب ہیں ان کی تفصیلات وفاقی ٹیکس محتسب کے ادارے کو ارسال کی جائیں بلکہ آن لائن بھی اپنے کیس رجسٹرڈ کروائے جاسکتے ہیں۔اس حوالے سے بزنس کمیونٹی بلاکسی ہچکچاہٹ رابطہ کرے۔ان کے کیس کو 60 دنوں میں سماعت کے بعد ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا تاہم جس کاکیس ہو اسے ازخود پیش ہونا ہوگا انہیں کسی وکیل کی ضرورت بھی نہیں لہٰذا بزنس کمیونٹی اس سہولت سے فائدہ اٹھائے۔ نکاٹی وفد کے سربراہ سید طارق رشید نے وفاقی ٹیکس محتسب ادارے کے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ بزنس کمیونٹی کو وفاقی ٹیکس محتسب ادارے کے بارے میں زیادہ معلومات نہیں ہیں لہٰذا اس بارے میں آگاہی فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے ڈاکٹر آصف جاء کی جانب سے نکاٹی کے صنعتکاروں کے لیے آگاہی سیشن کی تجویز سے اتفاق کیا جس کے ذریعے بزنس کمیونٹی کو ٹیکسوں سے متعلق مسائل حل کرنے کے بارے میں طریقہ کار سے آگاہ کیا جائے گا اور یہ بتایا جائے گا کہ کس طرح وفاقی ٹیکس محتسب آفس کے ذریعے ٹیکسوں سے متعلق مسائل کو باآسانی کیا جاسکتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۵ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

زرداری جمہوری سیاست کے امام ہیں، فواد چوہدری...

رہنما پیپلز پارٹی فیصل کریم کنڈی نے فواد چوہدری کے سابق صدر آصف علی زرداری سے متعلق بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ آصف علی زرداری نے تو ایک کٹھ پتلی کو دربدر کیا، آپ بتائیں کس پارٹی میں جانے کا ارادہ ہے۔ فواد چوہدری نے آصف علی زرداری کے لاہور میں قیام سے متعلق خبر پر سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ آصف زرداری سندھ میں باہر نہیں نکل سکتے، پنجاب میں ان کی کیا حیثیت ہے۔ فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ اس بار سندھ کے دیہی علاقوں میں پیپلز پارٹی کا صفایا ہو گا اور سندھ کے عوام کو سیاسی حقوق ملیں گے، ڈاکوں کا خاتمہ ہو گا اور مافیا اپنے انجام کو پہنچے گا۔ ان شاللہ۔ فواد چوہدری کے آصف علی زرداری سے متعلق بیان پر وزیراعظم کے معاون خصوصی اور رہنما پیپلز پارٹی فیصل کریم کنڈی نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ آصف زرداری جمہوری سیاست کے امام ہیں۔ فیصل کریم کنڈی کا مزید کہنا تھا کہ آصف زرداری نے ایک آمر کو اقتدار سے بے دخل اور کٹھ پتلی کو دربدر کیا، فواد چوہدری بتائیں اب کس پارٹی میں شمولیت کا ارادہ ہے؟ رہنما پیپلز پارٹی کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کو جب فواد اور شاہ محمود کی اصلیت کا پتہ چلا تو انہیں فٹبال بنائیں گے، عمران خان کا ٹائی ٹینک ڈوب رہا ہے، بہت سارے لوگ چھلانگیں لگانے کو تیار ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۵ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

موسمیاتی تبدیلی پر اہم معاہدے کا ہونا پوری د...

چیئر مین پاکستان پیپلز پارٹی و وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی پر اہم معاہدے کا ہونا پوری دنیا کی جیت ہے،معاہدہ ان انسانوں کی جیت ہے جو موسمیاتی تبدلیوں کی تباہی سے متاثر ہوئے، مالی تعاون پر دیکھنا ہے کہ عالمی مالیاتی نظام کیا طریقہ کار اپناتا ہے،دیکھنا ہے کہ مالی تعاون سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والوں تک کیسے پہنچے گا۔جمعہ کے روز غیر ملکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے خیال میں مالی تعاون کا معاملہ کوپ کے آئندہ اجلاس تک مکمل ہونے کا امکا ن ہے،کوپ کے آئندہ اجلاس کی میزبانی متحدہ عرب امارات کرے گا۔ وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ جی 77پلس چائنہ میں بہت سارے ممالک وعدوں کی عدم تکمیل پر پریشان ہیں،یہی وجہ ہے کہ معاہدے میں لکھی جانے والی تحریر اہم ہے،تحریر ممالک کو اپنے وعدوں کی پاسداری کا پابند بناتی ہے۔بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلی سے صرف ترقی پذیر ممالک نہیں بلکہ ترقی یافتہ دنیا بھی متاثر ہوگی،جی 77پلس چائنا کے سربراہ کے طور پر چاہتے ہیں،معاہدے کے نکات پر عمل درآمد ہو۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے ڈیمج اینڈ لاس فنڈقائم کیا اور مالی مدد کی فراہمی کیلئے انتظامات کئے ہیں،ہم نے متعین مدت میں اس سے منسلک اہداف کو پورا کرنے کیلئے کام کرنا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۵ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

آزاد کشمیر میں زلزلے کے جھٹکے،شدت سے متعلق ت...

آزاد کشمیر کے ضلع باغ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔جمعہ کو مقامی انتظامیہ کے مطابق زلزلہ کے جھٹکے کے بعد لوگ گھروں اور دیگر عمارتوں سے باہر نکل آئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فی الحال زلزلہ سے ابھی تک کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۵ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

پاکستان میں امریکی مشن کی نئے آرمی چیف کو مب...

پاکستان میں امریکی مشن نے نئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی تعیناتی پر مبارکباد پیش کی ہے، امریکی مشن نے نئے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحرشمشاد مرزا کو بھی مبارکباد دی۔ امریکی سفارتخانہ نے کہا کہ منتخب سیاسی اور عسکری قیادت کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے پرعزم ہیں، تجارت، سرمایہ کاری، صحت کی حفاظت، موسمیاتی تبدیلی،علاقائی سلامتی کے امور پر آگے بڑھیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۵ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

بیٹی کی شادی کا خرچ اٹھانا والدکی ذمہ داری ہ...

لاہور ہائیکورٹ نے کہا ہے کہ بیٹی کی شادی کا خرچ اٹھانا والدکی ذمہ داری ہے اور ماں پر یہ خرچ ڈالنا قانون کے اصولوں کے خلاف ہے۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس چوہدری اقبال نے شہری ریاض کی اپنی سابقہ اہلیہ اور بیٹی کے خلاف درخواست پر سماعت کی، عدالت نے ماتحت عدالتوں کے فیصلے کے خلاف لڑکی کے والد کی اپیل خارج کردی ۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس چوہدری اقبال نے کہا کہ بیٹی کی شادی تک والد اس کا سرپرست ہوتا ہے، بیٹی کی شادی سرپرست کے لیے نہ صرف جذباتی بلکہ اس کی جیب پربھی بھاری ہوتی ہے، بیٹی کی شادی کا خرچ ماں پرکیسے منتقل ہوسکتا ہے۔ عدالت نے کہا کہ بیٹی کوپیسے دینے کے بجائے ریاض کا عدالت سے رجوع کرنا اس کی سنگدلی ظاہر کرتا ہے، ریاض اپنی دوسری بیوی کی 5 بیٹیوں کے تمام اخراجات اٹھارہا ہے، اس لیے ریاض کا اس بیٹی کو پیسے دینے سے انکار لڑکیوں میں تفریق کے مترادف ہے، شہری ریاض اس بیٹی کو سابقہ اہلیہ کے ساتھ رہنے کی سزا دے رہا ہے۔ واضح رہے کہ درخواست گزار کی سابقہ اہلیہ اور بیٹی نے شادی کے لیے 3 لاکھ کا دعوی کیا تھا، جس پر فیملی کورٹ نے تین لاکھ روپے دینے کا حکم دیا لیکن شہری ریاض کی اپیل پر سیشن عدالت نے رقم کم کرکے ایک لاکھ کر دی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۵ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

وفاقی حکومت عمران خان کیلئے خطرہ بڑھانے میں...

تحریک انصاف کے رہنما اسدعمر نے کہا کہ جی ایچ کیو نے لکھ کر کہا کہ پریڈ گراونڈ میں عمران خان کا ہیلی کاپٹر اتارنے کا مسئلہ نہیں، اور رانا ثنا اللہ بھی کہتے ہیں اگر اداروں کو اعتراض نہیں تو ہمیں بھی نہیں، لیکن ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کہہ رہے ہیں کہ یہ نہیں ہونے دوں گا۔راولپنڈی کے علامہ اقبال پارک میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے اسد عمر نے ڈی سی اسلام آباد کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ عمران خان کی زندگی خطرے میں ڈال رہے ہیں، جب کہ وفاقی حکومت عمران خان کیلئے خطرہ بڑھانے میں براہ راست ذمہ دار ہے، جلسے کے این او سی پر ڈی سی کے دستخط ہیں، ان کو ذمہ داری لینی ہوگی۔ پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ عمران خان کا ہیلی کاپٹر پریڈ گرانڈ میں ہی اترے گا، اور اس کے لئے تمام انتظامات کر لیے گئے ہیں، جی ایچ کیو نے اجازت دے دی، ڈی سی کون ہوتے ہیں، عمران خان کو ہم یہاں آرام سے لا سکتے ہیں، فیصلہ کپتان نے کرنا ہے، کل شام کا لائحہ عمل وہی بتائیں گے۔ اسدعمر نے کہا کہ فیض آباد راولپنڈی میں لگائی گئی خیمہ بستی میں ملک بھر سے کارکنان پہنچیں گے، پاکستانی قوم حقیقت میں آزاد اور زندہ ہے اور سمجھ چکی ہے کہ تحریک کی کامیابی قریب آچکی ہے، جب کہ ہمارے کپتان بھی گولیاں کھا کر بھی اس قوم کی قیادت کرنے آرہے ہیں، لوگوں کو توقعات ہیں کہ مختلف پاکستان سامنے آئے گا۔ تحریک انصاف کے رہنما کا کہنا تھاکہ 25 مئی کو طاقت کا استعمال کیا گیا تھا، خواتین کو سوشل میڈیا سے پوسٹیں ہٹانے کا کہا گیا، اس بار بھی ایک صاحب مجھے تھریٹ الرٹ بھیجتے جارہے ہیں، گراونڈ کے اندر 30 ہزار افراد سے کسی کو سیکیورٹی کا مسئلہ نہیں ہے، لیکن اگر کوئی باہر بیٹھا ہوگا تو اس کا کیا ہوگا، راولپنڈی کی ضلعی انتظامیہ سے بات کر لیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۵ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

وزیراعظم دوروزہ سرکاری دورے پر استنبول پہنچ...

وزیراعظم شہباز شریف دوروزہ سرکاری دورے پر استنبول پہنچ گئے، وزیراعظم شہباز شریف نے ترک صدر رجب طیب اردوان کی دعوت پر استنبول کا دورہ کر رہے ہیں ،استنبول ایئرپورٹ پر سابق گورنر استنبول، ترک سول و عسکری نمائندگان اور پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے وزیراعظم کا شاندار استقبال کیا گیا،وزیراعظم اور ترک صدر رجب طیب اردوان استنبول شپ یارڈ میں پی این ایس خیبر کا افتتاح کریںگے جو پاکستان، ترک اسٹریٹجک پارٹنر شپ میں ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۵ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

تحریک انصاف سے مذاکرات کی بات ابھی نہیں ہوئی...

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ تحریک انصاف سے مذاکرات کی بات ابھی نہیں ہوئی، جب کہ نوازشریف اسی سال پاکستان واپس آجائیں گے۔ پارلیمنٹ ہاوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ نوازشریف 2022 میں ہی پاکستان واپس آجائیں گے۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ احتجاج سب کا حق ہے، لیکن لوگوں کی نقل و حرکت اور روزگار متاثر نہیں ہونا چایئے۔ وزیردفاع نے کہا کہ جمہوری معاشرے میں مذاکرات کا آپشن ختم نہیں ہوتا، تحریک انصاف سے مذاکرات کی بات ابھی نہیں ہوئی، عمران خان نے شہباز شریف کی معیشت پر مذاکرات کی پیشکش ٹھکرا دی تھی، جب کہ معیشت اولین ترجیح ہونی چاہئے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۵ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

سعودی عرب اور یو اے ای گوادر میں12ارب ڈالر ک...

سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات گوادر میں12ارب ڈالر کی لاگت سے ریفائنری اور پیٹرو کیمیکل کمپلیکس تعمیر کریں گے،جاپان ہائبرڈ گاڑیوں کی تیاری کے لیے آٹو موٹیو انڈسٹری سمیت مختلف صنعتی شعبوں میں 1 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کی مطابق پاکستان ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے خطے میں ایک پرکشش مقام ہے جہاں تجارت اور صنعت کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔حکومت نے معیشت کو آزاد کرنے اورپرائیویٹائز کرنے کے لیے بہت سے اقدامات کیے ہیں۔ پاکستان بورڈ آف انویسٹمنٹ کے نمائندے کے مطابق پاکستان کی سرمایہ کاری کی پالیسی کا ہدف کاروبار کے لیے سازگار ماحول کو فروغ دینا ہے جس میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے اور غیر ملکی اور مقامی سرمایہ کاروں کے ساتھ یکساں سلوک کرنے کے لیے معیشت کو مزید کھولنے پر توجہ دی جائے گی۔

انہوںنے کہاکہ 100 فیصد تک کے غیر ملکی ایکویٹی حصص کی بھی اجازت تھی، اور رائلٹی، تکنیکی ، فرنچائز فیس، ڈیویڈنڈ، سرمائے اور منافع کی ترسیلات پر کوئی پابندی نہیں تھی۔پاکستان غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کی کوششوں کے حصے کے طور پر سرمایہ کاروں کو وسیع پیمانے پر فوائد اور مراعات پیش کرتا ہے۔ اہلکار نے کہا کہ ٹیکس میں کمی، دوہرے ٹیکس کے معاہدے، کم سود والے قرضے جیسے کئی مراعات کارپوریشنوں کے لیے قابل رسائی ہیں۔متعدد ممالک اور کاروباری اداروں نے پاکستان میں سرمایہ کاری اور اپنے کاروبار کو بڑھانے میں گہری دلچسپی ظاہر کی ہے۔ سعودی عرب نے بلوچستان کے شہر گوادر میں ریفائنری اور پیٹرو کیمیکل کمپلیکس کے قیام کی اپنی تجویز کو بحال کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ اس منصوبے میں نمایاں سرمایہ کاری کی توقع ہے۔متعدد ممالک اور کاروباری اداروں نے پاکستان میں اپنے آپریشنز قائم کرنے یا بڑھانے میں بھرپور دلچسپی کا اظہار کیا ہے جو پیٹرولیم ریفائنری پروجیکٹ کے لیے جدید ترین ڈیپ کنورژن ٹیکنالوجی متعارف کرائے گی۔

اس کے علاوہ متحدہ عرب امارات کے اس منصوبے میں پاکستان اور سعودی عرب کے شامل ہونے کا امکان ہے جس پر مکمل ہونے پر تقریبا 12 بلین ڈالر لاگت آئے گی۔سیلاب کے بعد کے چیلنجز پر قابو پانے کے لیے دوستانہ اور سرحدی ممالک سے 30 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کے لیے پاکستان کی کوششوں کے جواب میں چین کے علاوہ سعودی عرب، جاپان، قطر اور متحدہ عرب امارات نے مخصوص تجاویز کے ساتھ آگے آئے ہیں۔جاپانی سرمایہ کاروں کے ایک وفد نے اگست میں پاکستان کا دورہ کیا اور ہائبرڈ گاڑیوں کی تیاری کے لیے آٹو موٹیو انڈسٹری سمیت مختلف صنعتی شعبوں میں 1 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کا وعدہ کیا۔ جاپان نے بھی ستمبر میں ریل اور ہوا بازی کی صنعتوں میں بڑی سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی ظاہر کی۔اسی طرح، قطر موجودہ تجارتی اور توانائی کے اداروں میں 3 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کے لیے تیار ہے

جس کے تحت پنجاب میں دو کمبائنڈ سائیکل تھرمل پاور پلانٹس کی خریداری اور تین بین الاقوامی ہوائی اڈوں اسلام آباد، کراچی اور لاہورکو لیز پر دیناشامل ہے۔چین پاکستان میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کرنے والا سب سے بڑا ملک بن کر ابھرا ہے جس نے کل ایف ڈی آئی کا 26 فیصد حصہ ڈالا ہے۔ اس کے بعد امریکہ کا نمبر آتا ہے جس کا حصہ 14 فیصد ہے۔ایف ڈی آئی کے فوائد میں ملازمت کے مواقع میں اضافہ، تکنیکی اور انتظامی مہارتوں کی منتقلی کے ذریعے انسانی صلاحیتوں میں بہتری، مارکیٹ تک رسائی میں بہتری، اعلی پیداواری صلاحیت اور برآمدات میں اضافہ شامل ہے۔ ایف ڈی آئی کسی قوم کے مالی، سماجی، ثقافتی، اور ماحولیاتی حالات کو بہتر بنانے میں حصہ ڈالتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۵ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں