• Columbus, United States
  • |
  • ٢٣ نومبر، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | سی-پیک

کوویڈ-19 کی وجہ سے چین میں فیکٹری سرگرمیوں م...

بیجنگ (شِنہوا)چین میں فیکٹری سرگرمیوں میں کمی آئی ہے ،قومی ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق مینوفیکچرنگ سیکٹر کے لیے پرچیزنگ مینیجرز انڈیکس (پی ایم آئی) نومبر میں  48 پر آگیا، جو اکتوبر میں 49.2 تھا۔50 سے اوپر پی ایم آئی فیکٹری سرگرمیوں میں توسیع جب کہ اس سے نیچے کی ریڈنگ  کمی کو ظاہر کرتی ہے۔ بیوروکے سینئرماہرشماریات ژاؤ چھنگ ہی نے کہا کہ نومبر کی  ریڈنگ  ملک میں کوویڈ-19 کے دوبارہ کہیں کہیں ابھرنے اورپیچیدہ بین الاقوامی صورتحال کی وجہ سے پڑنے والے منفی اثرات کی وجہ سے ہے۔

 منفی عوامل کے باوجود، کچھ شعبوں میں ترقی ہوئی ۔ زرعی اور سائڈ لائن فوڈ پروسیسنگ، فوڈ اینڈ بیوریجز، میڈیسن کے ساتھ ساتھ الیکٹریکل اور مکینیکل آلات کی تیاری جیسی صنعتوں کے لیے انڈیکس بہتررہا،جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ان شعبوں کی پیداوار اور طلب بڑھ رہی ہے۔

 ژاؤ نے کہا کہ کاروباری اداروں کورسد اور پیداوار میں رکاوٹوں، مالی تناؤ اور طلب کی کمی کی وجہ سے بڑھتی ہوئی مشکلات کا سامنا رہا۔ سپلائرز کا ترسیلی ذیلی انڈیکس  کم ہوکر 46.7 ہو گیا، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ نومبر میں لاجسٹک سرگرمیاں سست رہیں۔  پیداواری سرگرمیاں وبا کی وجہ سے متاثر ہوئی ہیں، نومبر میں پیداوار کا ذیلی انڈیکس47.8 رہا، جو پچھلے مہینے کے مقابلے میں 1.8 فیصد کم ہے۔ طلب میں بھی کمی آئی ہے، نئے آرڈرز کا ذیلی انڈیکس اکتوبر سے 1.7 فیصد پوائنٹس گر کر 46.4 ہو گیا ہے۔ 

۳۰ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

نیوزی لینڈ، بلڈ ٹیسٹ سے دل کے دورے کی چند من...

ویلنگٹن(شِنہوا) نیوزی لینڈ کا ایک ہسپتال دنیا کا پہلا ہسپتال بن گیا ہے جس نےگھنٹوں کے بجائے منٹوں میں خون کے  ایک ہی ٹیسٹ کے ذریعے  دل کے دورے کی تشخیص  کی ہے۔ وزیر صحت اینڈریو لٹل نے بدھ کوکہا کہ ہیلتھ سسٹم  کے لیےلاکھوں ڈالر کی بچت اور مریضوں کے تیزی سے علاج کے لیے، نیوزی لینڈ کے ہسپتالوں میں تیز رفتار، اعلیٰ درستگی  کے حامل بیڈ سائیڈ ٹروپونین بلڈ ٹیسٹ کا آغازکیا جا رہا ہے۔ 

لٹل نے کہا کہ کرائسٹ چرچ ہسپتال کے ایمرجنسی ڈاکٹرز کی سربراہی میں یہ تحقیق اہم ہے ،ایک نئے اعلیٰ درستگی والے بیڈ سائیڈ بلڈ ٹیسٹ کا استعمال کرتے ہوئے، ڈاکٹر آٹھ منٹ کے اندر بتا سکتے ہیں کہ آیا کوئی شخص سینے میں درد کے ساتھ جسے دل کا دورہ پڑ رہا ہو ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ میں آیا ہے یا نہیں۔ 

لٹل نے کہا کہ واضح طور پر، یہ مریضوں کے لیے ایک بہتر چیز  ہے،ایسے لوگوں کے لیے جو اس فکر کے ساتھ کہ انہیں دل کی تکلیف ہے یانہیں  گھنٹوں اسپتال میں انتظارکرنے  کے بجائے گھر جا سکتے ہیں اور جن کو حقیقت میں دل کی تکلیف ہوگی  وہ جلد علاج کروا لیں گے۔

۳۰ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

مغربی کنارے میں اسرائیلی جارحیت پر سربراہ عر...

قاہرہ(شِنہوا) عرب لیگ(اے ایل) کے سیکرٹری جنرل احمد ابوالغیط نے مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسز کی جانب سے جارحیت کی روش میں اضافہ کی مذمت کی ہے۔

عرب لیگ نے بدھ کے روز ایک بیان میں کہا کہ احمد ابوالغیط نے فلسطینیوں کو نشانہ بنا کر بے رحمی سے قتل کرنے پر خبردار کرتے ہوئے شہریوں کے تحفظ کیلئے بین الاقوامی برادری سے مداخلت کرنے کا مطالبہ کیا۔

بیان میں کہا گیا کہ 2022ء کے آغاز سے تشدد کی شرح میں اضافہ ہو رہا ہے جس سے حادثات میں بہت زیادہ اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ فلسطینیوں کو ان کے سیاسی حقوق سے محروم کرنا ان کی سلامتی کو خطرے میں ڈال رہا ہے اور تمام فریقوں کو نقصان پہنچائے گا۔

منگل کو مغربی کنارے میں 4 مختلف واقعات میں اسرائیلی فوجیوں کے ساتھ تصادم کے نتیجے میں 5 فلسطینی جاں بحق ہو گئے تھے۔

۳۰ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

افغانستان ، مدرسے میں دھماکے سے 15 افراد جاں...

ایبک(شِنہوا) افغانستان کے شمالی صوبہ سمنگان میں ایک مدرسے میں دھماکے کے باعث کم از کم 15 افراد جاں بحق اور 22 دیگر کے زخمی ہونے کی تصدیق ہو گئی ہے۔

ایک اہلکار نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ کابل سے 215 کلومیٹر شمال میں صوبائی دارالحکومت ایبک شہر میں واقع مدرسہ جہادیہ(جہادی مدرسہ) میں دھماکہ مقامی وقت کے مطابق دوپہر 1 بجے ہوا جس کے نتیجے میں 15 افراد جاں بحق اور 22 دیگر زخمی ہو گئے ہیں جن میں سے کچھ کی حالت تشویشناک ہے۔

اہلکار نے بتایا کہ تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

دریں اثناء وزارت داخلہ کے ترجمان عبدالنفی تکور نے خونی واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ بدھ کی سہ پہر صوبہ سمنگان کے مدرسہ میں ہونیوالے دھماکے میں 10 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔

کسی گروہ یا فرد نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

۳۰ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

عراق نےایران کو گیس درآمد کے تمام بقایا جات...

تہران(شِنہوا) ایرانی وزیر تیل نے کہا ہے  کہ عراق نےایران سے گیس  درآمد کے اب تک کے تمام بقایا جات ادا کر دیے ہیں۔سرکاری خبر رساں ایجنسی ارنا کے مطابق   کابینہ اجلاس کے موقع پر صحافیوں سے  گفتگو کرتے ہوئے جواد اوجی نے کہا کہ عراق نے ایران کو گیس درآمد کے اپنے تمام واجبات ادا کردئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ (ایرانی کیلنڈر) سال (جو 20 مارچ 2022 کو ختم ہوا)، عراق نے ایران کو 1 ارب یورو اور اس سال 1ارب 60کروڑ یوروادا کیے ۔اوجی نے کہا کہ اس سال کے آغاز سے عراق کو ایران کی گیس کی برآمدات میں گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 1ارب 50کروڑ کیوبک میٹر کا اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ  حالیہ برسوں میں مختلف ممالک کو تیل اور گیس کی برآمدات سے متعلق تقریباً تمام بقایا جات کی وصولی کرلی گئی ہے۔

۳۰ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین-یورپ مال بردار ٹرین خدمات میں نمایاں اضا...

نانجنگ(شِنہوا) چین کے مشرقی صوبے جیانگ سوکی صوبائی حکومت کے مطابق، حالیہ برسوں میں چین-یورپ مال بردار ٹرین کے دوروں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے، جس سے بین الاقوامی سپلائی چین کو مستحکم کرنے میں مدد ملی ہے۔

جیانگ سو کے شہر لیان یون گانگ میں  چین-یورپ ریلوے ایکسپریس تعاون فورم کے موقع پر ایک پریس کانفرنس میں بتایا گیا کہ  2016 سے 2021 تک چین یورپ مال بردار ٹرینوں  کے دوروں کی تعداد میں سالانہ 55 فیصد اور مال برداری کے حجم میں نو گنااضافہ ہوا۔

رواں سال اکتوبر کے آخر تک، اب تک کھلنے والے  چین-یورپ مال بردار ٹرین کے روٹس کی تعداد 82 تک پہنچ گئی تھی  جو 24 یورپی ممالک کے 204 شہروں تک پہنچ  رہے ہیں۔ ان روٹس پر  مال بردار ٹرینوں کے دوروں کی تعداد 62ہزار رہی،جن کے ذریعے 57 لاکھ 60ہزار20 فٹ مساوی یونٹس( ٹی ای یوز)سامان کی آمدورفت ہوئی۔

اس وقت نانجنگ اور لیان یون گانگ سمیت جیانگ سو کے پانچ شہروں سے23 روٹ  یورپ، وسطی ایشیا اور جنوب مشرقی ایشیا کے تقریباً 80 شہروں تک پہنچ رہے ہیں۔ اس سال جنوری سے نومبر تک، جیانگ سو اور یورپ کے درمیان مال بردار ٹرینوں کے دوروں کی تعداد 1ہزار800 تک پہنچ گئی، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 12 فیصد زیادہ ہے۔

۳۰ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین کے سرکاری کاروباری اداروں کی آمدن میں مس...

بیجنگ(شِنہوا)چین میں رواں سال کے ابتدائی 10 ماہ کے دوران سرکاری کاروباری اداروں (ایس او ایز) کی آمدن میں اضافہ ہوا ہے۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ سرکاری اعدادوشمار کے مطابق جنوری سے اکتوبر تک کی مدت میں سرکاری کاروباری اداروں کی آپریٹنگ آمدن میں 664 کھرب 20 ارب یوآن(تقریباً 92 کھرب 50 ارب امریکی ڈالر)کا اضافہ ہوا ، جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 8.9 فیصد زیادہ ہے۔

ابتدائی 10 ماہ کے دوران سرکاری کاروباری اداروں کا مشترکہ منافع گزشتہ سال کی نسبت 3.3 فیصد اضافہ کے ساتھ 36 کھرب 20 ارب یوآن تک پہنچ گیا ہے۔

ریاستی کونسل کے سرکاری اثاثوں کے نگران و انتظامی کمیشن کے اعداد و شمار کے مطابق ابتدائی 10ماہ کے دوران مرکز کے زیرانتظام ایس او ایز کا خالص منافع ایک سال قبل کے مقابلے 3.9 فیصد اضافہ کے ساتھ  تقریباً 17 کھرب یوآن ہو گیا ہے۔

۳۰ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین اور لبنان کے مابین سرکاری پاسپورٹ ہولڈرز...

بیروت(شِنہوا)چین اور لبنان کے مابین سفارتی، خصوصی، سروس پاسپورٹ اور سرکاری امور انجام دینے کیلئے جاری کردہ پاسپورٹ رکھنے والے افراد کو ویزا کی شرائط سے مستثنیٰ قرار دینے کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔

لبنان میں چینی سفارتخانہ نے ایک بیان میں کہا کہ اس معاہدے پر لبنان کے وزیر خارجہ عبداللہ بو حبیب اور لبنان میں چین کے سفیرچھیان من جیان نے دستخط کیے۔

عبداللہ بو حبیب نے کہا کہ لبنان بین الاقوامی برادری میں چین کے اہم کردار کو سراہتا ہے اور چین کے ساتھ مختلف شعبوں میں دوستانہ تعاون اور قریبی تبادلوں کو برقرار رکھنے کا خواہاں ہے اور مزید نتائج حاصل کرنے کیلئے دوطرفہ عملی تعاون کو آگے بڑھا رہا ہے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چھیان من جیان نے اکتوبر میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 20 ویں قومی کانگریس کی اہم کامیابیوں اور اہمیت کا تعارف کراتے ہوئے کہا کہ چین بیرونی دنیا کیلئے کھلنے، عالمی امن کے تحفظ اور مشترکہ ترقی کو مضبوطی سے فروغ دینے کی ملک کی بنیادی پالیسی پر عمل پیرا رہے گا۔

چھیان من جیان نے کہا کہ چین کی ترقی اور کھلے پن نے چین اور لبنان کے درمیان دوطرفہ تعلقات کی ترقی کے نئے مواقع فراہم کیے ہیں انہوں نے اس بات کی تصدیق کی کہ چین بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو فریم ورک کے تحت لبنان کے ساتھ عملی تعاون کو فروغ دینے کیلئے تیار ہے۔

چینی عدالت نےقتل ، ڈکیتی اور اغواء کے جرم می...

نان چھانگ(شِنہوا) چین کی ایک عدالت نے قتل ، ڈکیتی اور اغواء کے جرم میں سزایافتہ خاتون لاؤ رونگژی کی سزائے موت کی توثیق کر دی ہے۔

عدالت نے ایک بیان میں کہا کہ چین کے مشرقی صوبہ جیانگ شی کی اعلیٰ عوامی عدالت نے اگست میں مقدمے کی دوسری نظرثانی سماعت مکمل کرنے کے بعد بدھ کے روز فیصلہ سنایا۔ اسے منظوری کیلئے سپریم کورٹ میں پیش کیا جائیگا۔

ستمبر 2021ء میں صوبہ جیانگشی کی نان چھانگ انٹرمیڈیٹ پیپلز کورٹ نے 1996ء سے 1999ء کے دوران اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ مل کر 4 صوبوں میں متعدد ڈکیتیاں ، اغواء اور قتل کے ارتکاب کی سازشیں کرنے پر لاؤ رونگژی کو سزائے موت سنائی تھی ۔ ان جرائم کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ لاؤ رونگژی نے فیصلے کیخلاف اپیل دائر کی تھی۔

بیان کے مطابق عدالت نے اپیل کو مسترد کر دیا کیونکہ یہ ثابت ہوا ہے کہ لاؤ رونگژی اپنے ہوش وحواس میں جرائم میں شریک رہی اور جرائم کی ایک اہم مجرم ہے اور فعال طور پر متاثرین کو بہکانے ، قابو میں کرنے اور دھمکیاں دینے اور دیگر مجرمانہ سرگرمیوں میں مصروف رہی۔

بیان میں کہا گیا کہ یہ حقائق لاؤ رونگژی کے ان دعوؤں کی نفی کرتے ہیں کہ وہ ایک ساتھی تھی اور جرائم کرنے سے گریزاں رہی ۔ مزید کہا کہ سزا درست اور مناسب ہے جبکہ تمام قوائد وضوابط پر عملدرآمد کرتے ہوئے مقدمے کی سماعت کی گئی۔

۳۰ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین ٹیلی کام ، آن لائن فراڈ سے نمٹنے کیلئے ن...

بیجنگ(شِنہوا)چین میں ٹیلی کام اور آن لائن فراڈ سے نمٹنے کیلئے جمعرات سے نئے قانون کا نفاذ کیا جائیگا تاکہ اس طرح کے جرائم کی روک تھام اور ان کا مقابلہ کرنے کیلئے ایک صنعتی اور مکمل معاشرتی نظام کی تعمیر کی کوشش کی جا سکے۔

نئے قانون کی منظوری ستمبر 2022ء میں نیشنل پیپلز کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے قانون ساز اجلاس میں دی گئی گئی تھی۔

نئے قانون میں اس بات کی وضاحت کی گئی ہے کہ فراڈ کی وارننگ جاری کرنے اور اس کی روک تھام کا نظام قائم کرنے کیلئے پولیس کے محکمے متعلقہ سرکاری محکموں اور کاروباری اداروں کیساتھ مل کر کام کریں جبکہ ممکنہ متاثرین کو ٹیلی کام اور آن لائن فراڈ کے جال میں پھنسنے سے روکنے کیلئے بروقت اقدامات اٹھائے جائیں۔

نئے قانون کے مطابق وہ لوگ جو ایسے خطوں میں چلے جاتے ہیں جہاں فراڈ بہت زیادہ ہے اور جن پر دھوکہ دہی میں ملوث ہونے کا شبہ ہے یا ٹیلی کام اور آن لائن فراڈ کی وجہ سے فوجداری قوانین کے تحت سزا یافتہ افراد کو ملک چھوڑنے سے روکا جا سکتا ہے۔

۳۰ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

امریکی صدر کی سینئر قانون سازوں سے ملاقات، ا...

واشنگٹن(شِنہوا)  امریکی صدر جو بائیڈن نے  کانگریس کے  سینئر قانون سازوں سے ملاقات کی جس میں نومنتخب کانگریس سے پہلے ہونے والے آخری اجلاس کے ایجنڈے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وائٹ ہاؤس میں ہونے والی اس ملاقات میں ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پیلوسی، اقلیتی پارٹی کے رہنما کیون میک کارتھی، سینیٹ میں اکثریتی رہنما چک شومر اور اقلیت ارکان کے  رہنما مچ میک کونل شامل تھے۔ یہ ملاقات ایسے وقت میں  ہوئی ہے جب ملک گیر سطح پر مال بردارٹرانسپورٹ کی ہڑتال کا خدشہ ہے  کیونکہ لیبر معاہدے سے ملک کی دو بڑی ریل یونینز کے ارکان  تقسیم ہوگئے ہیں۔

وائٹ ہاؤس سے جاری بیان کے  مطابق، سیاست دانوں نے اس بات پر تبادلہ خیال کیا کہ کانگریس ریل  ہڑتال کو روکنے کے لیے کس طرح عمل کر سکتی ہے، کیونکہ اس سے  مزدوروں ان کے  خاندانوں اور ملکی معیشت کے لیے تباہ کن نتائج ہوں گے۔

بائیڈن نے پیر کو جاری کردہ ایک بیان میں کہا تھا  کہ مال بردار ریل کے بغیر، بہت سی امریکی صنعتیں بند ہو جائیں گی۔

۳۰ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چینی سابق رہنما جیانگ ژیمن 96 سال کی عمر میں...

بیجنگ(شِنہوا) عوامی جمہوریہ چین ( پی آر سی ) کے سابق صدر جیانگ ژیمن لیوکیمیا اور متعدد اعضاء کے کام چھوڑجانے کے باعث 96 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ ان کا انتقال 30 نومبرکو دوپہر 12 بج کر 13 منٹ پر شنگھائی میں ہوا۔

جیانگ ژیمن کے انتقال کا اعلان کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی، پی آر سی کی قومی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی، ریاستی کونسل، چین کی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی قومی کمیٹی اورسی پی سی اور پی آر سی کےمرکزی فوجی کمیشن نے کیا۔

جیانگ ژیمن کے انتقال کا اعلان پوری پارٹی، پوری فوج اور تمام نسلی گروہوں سے تعلق رکھنے والے چینی عوام کے نام جاری ایک خط میں کیا گیا۔ خط میں پوری پارٹی، پوری فوج اور تمام نسلی گروہوں کے چینی عوام کے لیے گہرے دکھ کے ساتھ اعلان  کیا گیا کہ  محبوب  کامریڈ جیانگ ژیمن لیوکیمیا اور ایک سے زیادہ اعضاء کے کام چھوڑ جانے کے بعد تمام  تر طبی علاج ناکام ہونے کے بعد انتقال کر گئے۔

۳۰ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چینی صدر کی فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کے...

بیجنگ (شِنہوا) چینی صدر شی جن پھنگ  نے فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کے عالمی دن کی مناسبت سے منعقدہ اقوام متحدہ کے اجلاس کو مبارکباد پیش کی ہے ۔

شی نے  اپنے پیغام میں کہا کہ فلسطین کا مسئلہ مشرق وسطیٰ کے مسئلے  کی بنیاد ہے ، مسئلہ فلسطین کا جامع اور منصفانہ حل علاقائی امن و استحکام کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی غیرجانبداری اور انصاف پرمبنی ہے۔

شی نے کہا کہ فلسطین اوراسرائیل کے درمیان پرامن بقائے باہمی اورعرب اور یہودی اقوام کی مشترکہ ترقی دونوں فریقوں کے طویل المدتی مفاد میں ہے اوریہ تمام ملکوں  کے لوگوں کی مشترکہ خواہش  ہے ۔

صدر شی نے کہا کہ بین الاقوامی برادری کو چاہیے  کہ دو ریاستی حل پر کاربند رہے، بین الاقوامی ایجنڈے میں  مسئلہ فلسطین کو ترجیح دینی چاہیے اور جلد از جلد ایک آزاد ریاست کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے میں فلسطینی عوام کی مدد کرنی چاہیے۔

شی نے اس بات پر زور دیا کہ چین فلسطینی عوام کے جائز قومی حقوق کی بحالی کے منصفانہ مقصد کی مسلسل اور مضبوطی کے ساتھ  حمایت کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین گرمجوشی کے ساتھ  امن مذاکرات کو فروغ دیتا ہے اور فلسطین اور اسرائیل کے درمیان امن کو فروغ دیتا ہے۔

شی نے کہا کہ چین فلسطینی قومی اتھارٹی کی حاکمیت  کو مستحکم  بنانے اور فلسطین میں تمام فریقوں کے درمیان اتحاد کو فروغ دینے  کی حمایت کرتا ہے۔

انہوں نے  اس امید کا اظہار کیا کہ فلسطین اور اسرائیل جلد از جلد امن مذاکرات دوبارہ شروع کر سکیں تاکہ مشرق وسطیٰ  میں امن عمل کو واپس ٹریک پر آگے بڑھایا جا سکے ۔

شی نے کہا کہ چین ہمیشہ کی طرح فلسطینی فریق کو انسانی اور ترقیاتی امداد فراہم کرے گا، اس کی استعداد کار میں اضافے کی حمایت کرے گا اور فلسطین کی معیشت کو ترقی دینے اور لوگوں کی زندگی میں بہتری لانے میں مدد کرے گا۔

چین میں انٹرنیٹ استعمال کرنے والے کم عمر افر...

بیجنگ (شِنہوا) چین میں انٹرنیٹ استعمال کرنے والے  کم عمرافراد کی تعداد سال2021 کے دوران  19کروڑ10لاکھ  تک پہنچ گئی ہے۔

 بدھ کو جاری کردہ ایک رپورٹ کے مطابق اس کی وجہ سے چین کے  نوعمر افراد میں انٹرنیٹ تک رسائی کی شرح 96.8 فیصد رہی ۔

چینی کمیونسٹ یوتھ لیگ کی مرکزی  کمیٹی اور چائنہ انٹرنیٹ نیٹ ورک انفارمیشن سینٹر کی جانب سے مشترکہ طور پر جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بنیادی طور پر شہری اوردیہی علاقوں کے درمیان 2021 میں گروپ کی انٹرنیٹ  تک رسائی کی شرح میں فرق کو ختم کیا گیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق چین کی سائبر سیکیورٹی میں مسلسل بہتری ہوئی ہے جبکہ نوعمر افراد کے سائبر سیکیورٹی کے واقعات کے تناسب میں 2020 کے مقابلے میں کمی آئی ہے۔

 رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ نوعمرافراد کے لیے ویڈیو پلیٹ فارمز معلومات کا ایک اہم ذریعہ بن چکے ہیں۔

اس رپورٹ میں صوبائی سطح کے 31 علاقوں میں پرائمری، جونیئر ہائی، سینئر ہائی اور ثانوی  ووکیشنل اسکولوں کے طلباء کا احاطہ کیا گیا ہے۔

۳۰ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چینی صوبہ فوجیان اورآسیان کے مابین تجارت می...

فوژو (شِنہوا) چین کے مشرقی صوبہ فوجیان اور جنوب مشرقی ایشیائی ملکوں  کی ایسوسی ایشن ( آسیان) کےرکن ملکوں  کے درمیان تجارت کا  حجم سال  2022 کے پہلے 10 ماہ کے دوران  340.29 ارب  یوآن (تقریباً 47.41 ارب امریکی ڈالرز) تک پہنچ گیا جو کہ گزشتہ سال کی نسبت 13.2 فیصد زیادہ ہے۔

شیامن  کسٹمز کے مطا بق اس مجموعی حجم میں سےبرآمدات 209.65 ارب  یوآن رہیں جب کہ درآمدات 130.64 ارب  یوآن تک پہنچ گئی ہیں۔ یہ اعداد وشمار گزشتہ  سال کی اسی مدت کے مقابلے میں بالترتیب 13.3 فیصد اور 13 فیصد زیادہ ہیں۔

آسیان کے رکن ملکوں میں فوجیان کے سرفہرست تین تجارتی شراکت دار انڈونیشیا، فلپائن اور ویتنام تھے۔ ان تینوں ملکوں کے ساتھ  درآمدات اور برآمدات بالترتیب 96.34 ارب  یوآن، 69.63 ارب  یوآن اور 56.31 ارب  یوآن تک پہنچ گئیں۔

فوجیان سے جنوری تا اکتوبر برآمد ہونے والے بڑے سامان میں محنت طلب مصنوعات  ، مکینیکل اور برقی مصنوعات اورزرعی مصنوعات شامل تھیں۔ اہم درآمد شدہ سامان میں کوئلہ، قدرتی گیس، زرعی مصنوعات، اور خام دھاتیں تھیں ۔

۳۰ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین کے 2 مشنز کے 6 خلا بازوں کی خلا میں تاری...

بیجنگ (شِنہوا) چین کے شین ژو-15 خلائی جہاز پر سوار 3  خلاباز ملک کے خلائی اسٹیشن میں داخل ہوئے اور 3 دیگر خلابازوں سے ملاقات کی ۔ یہ ایک تاریخی ملاقات تھی جس میں پہلا بار خلائی تجربہ گاہ میں افرادی قوت 6 تک بڑھ گئی۔

شین ژو ۔14 عملے کے سربراہ چھن ڈونگ نے بد ھ کی صبح 7 بجکر 33 منٹ (بیجنگ وقت) پر دروازہ کھولا ۔ جس کے بعد خلا ئی اسٹیشن پر رہنے والے تینوں افراد نے نئے آنے والوں کا گرم جوشی سے استقبال کیا اور ان سے گلے ملے۔ جس کے بعد انہوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے گروپ تصویر بنائی اور یک زبان ہوکر کہا کہ چین کا خلائی اسٹیشن ہمیشہ منتظر رہتا ہے۔

چین، شمال مغرب میں واقع جیوچھوان سیٹلائٹ لانچ مرکز میں بنائی گئی تصویر میں شین ژو۔ 14 اور شین ژو ۔15 کا عملہ خلا میں تاریخی ملاقات کے بعد خوشی کا اظہار کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔(شِنہوا)

چین، شمال مغرب میں واقع جیوچھوان سیٹلائٹ لانچ مرکز میں بنائی گئی تصویرمیں شین ژو ۔14 عملے کے سربراہ کو خلائی اسٹیشن کے تیان ہی ماڈیول کے ایئرلاک کیبن میں شین ژو۔ 15 کے عملے کو خوش آمدید کہتے دیکھا جاسکتا ہے۔ (شِنہوا)

چین، شمال مغرب میں واقع جیوچھوان سیٹلائٹ لانچ مرکز میں بنا ئی گئی تصویر میں شین ژو ۔14 کے خلابازوں لیو یانگ اور کائی شوژے کو وین تیان لیب میں شین ژو ۔15  کے عملے کو خوش آمدید کہتے دیکھا جاسکتا ہے۔ (شِںہوا)

چین، شمال مغرب میں واقع جیوچھوان سیٹلائٹ لانچ مرکز میں بنائی گئی تصویر میں شین ژو ۔14 کے خلابازوں لیو یانگ اور کائی شوژے کو وین تیان لیب میں شین ژو۔ 15  کے عملے کو خوش آمدید کہتے دیکھا جاسکتا ہے۔(شِںہوا)

۳۰ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چینی نا ئب وزیر اعظم کا چین-روس توانائی تعاو...

بیجنگ (شِنہوا)  چین کے نائب وزیر اعظم ہان ژینگ نے چوتھے چین۔ روس انرجی بزنس فورم کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی ہے ۔

بیجنگ اور ماسکو میں  آن لائن اورآف لائن منعقد ہونے والے اس فورم  کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہان نے  چین۔ روس توانائی تعاون کو فروغ دینے کے لیے تین تجاویز پیش کیں۔

انہوں نے کہا کہ اقتصادی ترقی اور سماجی استحکام کے حصول کے لیے توانائی کی سلامتی ایک اہم بنیاد ہے۔دونوں سربراہان مملکت کی اسٹریٹجک  رہنمائی کے تحت چین اور روس کے توانائی تعاون نے مسلسل ترقی کی ہے اورنئی کامیابیوں کا ایک سلسلہ حاصل کیا ہے۔

عالمی توانائی کے نظام میں گہری تبدیلیوں اورصنعتی اورسپلائی چینز کی سلامتی اور استحکام کودرپیش بہت سے خطرات اور چیلنجز کا حوالہ دیتے ہوئے  نائب وزیر اعظم نے کہا کہ چین وسائل کی ہم آہنگی اور پالیسی تعاون  کو مستحکم  بنانے، توانائی کی حفاظت اور فراہمی کو برقرار رکھے گا اورلوگوں کے لیے سردی کا موسم  گرم بنانے کو  یقینی بنائے گا ۔

ہان نے کہا کہ چین اور روس کو دونوں سربراہان مملکت کے درمیان طے پانے والےاس  اہم اتفاق رائے کو عملی جامہ پہنانا چاہیے۔

 انہوں نے کہا کہ  توانائی کے شعبے میں قریبی شراکت داری قائم کرنی چاہیے اور دونوں اطراف کے لوگوں کی فلاح و بہبود اور عالمی توانائی کی سلامتی اور پائیدار ترقی کو فروغ دینے کے لیے زیادہ سے زیادہ تعاون کرنا چاہیے۔

چینی سفیر کا شام کی خودمختاری، علاقائی سالم...

اقوام متحدہ (شِنہوا) چین کے ایک مندوب نے شام کی خودمختاری اورعلاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے کوششوں پر زور دیا ہے ۔

اقوام متحدہ میں چین کے نائب مستقل مندوب گینگ شوانگ نے  کہا ہے کہ گزشتہ  کچھ عرصہ سے شام میں سلامتی کی صورتحال بدستورغیر مستحکم  ہے۔

انہوں نے کہا کہ  ترکی نے شام کے خلاف فضائی حملے شروع کیے ہیں  اوراعلان کیا  ہے کہ وہ زمینی فوجی کارروائی  کرے گا جبکہ دوسری جانب  شام پر اسرائیل کے  فضائی حملے بھی جاری ہیں۔

انہوں نے سلامتی کونسل کو بتایا کہ یہ تمام کارروائیاں شام کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی سنگین خلاف ورزی  کا ارتکاب کررہی ہیں اور یہ شامی تنازعہ میں شدت اور پھیلاؤ کا باعث بن سکتی ہیں۔چین اس صورتحال پر اپنی شدید تشویش کا اظہار کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ غیر ملکی فوجی مداخلت شام کے پیچیدہ، ناقابل برداشت اورطویل بحران میں اہم کردار ادا کرنے والے عوامل میں سے ایک ہے۔

 چین ترکی اور اسرائیل سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ فوری طور پر سرحد پار سے حملے بند کریں اور کسی بھی ایسی کارروائی سے گریز کریں جس سے صورتحال مزید خراب ہو جائے اور متعلقہ مسائل کے حل کے لیے بات چیت اور مشاورت پر قائم رہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ شام میں غیر ملکی افواج کی غیر قانونی موجودگی بھی ختم ہونی چاہیے۔

گینگ نے شام میں سرحد پار سے انسانی امداد کی ترسیل  کے ذریعے  بارڈر پار  منتقلی  کے طریقہ کار پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ سرحد پار ترسیل ایک عارضی انتظام ہے جو خاص حالات میں کیا جاتا ہے، کراس لائن طریقہ کار  میں  منتقلی کو تیز کرنے کی ضرورت ہے۔

چین۔ ژے جیانگ۔ نیول اسپتال بحری جہاز ۔ واپسی

انڈونیشیا ، جکارتہ میں طبی مشن کے دوران چینی بحریہ کے اسپتال بحری جہاز پیس آرک میں ایک ڈاکٹر مقامی مریض کی نبص چیک کررہی ہے۔ (شِنہوا)

انڈونیشیا ، جکارتہ میں طبی مشن کے دوران چینی بحریہ کے اسپتال بحری جہاز پیس آرک میں ایک ڈاکٹر انڈونیشین فوجی طبی عملے کو آ کو پنکچر اور موشی بسشن علاج بارے بتارہا ہے۔ (شِنہوا)

انڈونیشیا ، جکارتہ میں طبی مشن کے دوران چینی بحریہ کے اسپتال بحری جہاز پیس آرک میں ایک ڈاکٹر مقامی مریضہ کا طبی معائنہ کررہا ہے ۔ (شِنہوا)

انڈونیشیا ، جکارتہ میں طبی مشن کے دوران چینی بحریہ کے اسپتال بحری جہاز پیس آرک میں ڈٓاکٹرز ایک بچے کا طبی معائنہ کررہے ہیں۔ (شِنہوا)

انڈونیشیا ، جکارتہ میں طبی مشن کے دوران چینی بحریہ کے اسپتال بحری جہاز پیس آرک میں ایک ڈاکٹر مقامی مریض کا طبی معائنہ کررہا ہے۔(شِنہوا)

چین کا انسان بردار خلائی جہاز شین ژو۔ 15 خلا...

بیجنگ (شِنہوا) چین کا انسان بردار خلائی جہاز شین ژو۔ 15 خلائی اسٹیشن کے مجموعہ کے ساتھ کامیابی سے منسلک ہوگیا۔

چائنہ مینڈ اسپیس ایجنسی کے مطابق خلائی اسٹیشن منگل کی شب لانچ کیا گیا جس نے خودکار انداز میں تیزی سے خلائی اسٹیشن تیان ہی کے ساتھ رابطہ جوڑا اور بدھ کی صبح 5 بجکر 42 منٹ (بیجنگ وقت) پر منسلک ہوگیا۔

چائنہ مینڈ اسپیس ایجنسی نے بتایا کہ اس سارے عمل میں تقریباً 6 گھنٹے 30 منٹ لگے۔

بتایا گیا ہے کہ شین ژو ۔15 میں سوار 3 خلاباز  تیان ہی ماڈیول میں داخل ہوئے جہاں شین ژو ۔14 کا عملہ شین ژو ۔15 کے عملے کے استقبال کے لئے تیار تھا۔

چائنہ مینڈ اسپیس ایجنسی کے مطابق یہ پہلا موقع ہے کہ خلائی اسٹیشن پر سوار چینی خلابازوں نے عملہ بردار خلائی جہاز کا دورہ دیکھا ہے۔

یہ خلائی جہاز چین کے شمال مغرب میں واقع جیوچھوان سیٹلائٹ لانچ مرکز سے لانگ مارچ۔ 2 ایف وائے 15 کیریئر راکٹ کے اوپر منگل کی شب 11 بجکر 8 منٹ (بیجنگ وقت) پر روانہ ہوا تھا۔

۳۰ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین کا چائے بنانے کا روایتی طریقہ کار یونیسک...

رباط (شِنہوا) مراکش کے دارالحکومت رباط میں اقوام متحدہ کی تعلیمی، سائنسی اور ثقافتی تنظیم (یونیسکو) کے اجلاس میں چین کی روایتی چائے سازی کو غیرمعمولی ثقافتی ورثہ کی فہرست میں شامل کرلیا گیا ہے۔

یونیسکو کی بین الحکومتی کمیٹی برائے تحفظ غیر معمولی ثقافتی ورثہ کے 17 ویں اجلاس میں چین میں چائے کی تیاری کے روایتی طریقہ کار اور اس سے وابستہ معاشرتی طرزعمل کی جانچ پڑتال کا امتحان پاس کیا گیا۔ اجلاس 28 نومبر کو شروع ہوا جو 3 دسمبر تک جاری رہےگا۔

غیر معمولی ثقافتی ورثہ فہرست میں چین کی 43 اشیاء شامل ہیں جس کے باعث اسے دنیا میں سب سے زیادہ اندراج شدہ ملک کا درجہ حاصل ہے۔

مراکش، رباط میں منعقدہ یونیسکو بین الحکومتی کمیٹی برائے تحفظ غیر معمولی ثقافتی ورثہ  کے 17 ویں اجلاس کا ایک منظر۔ (شِںہوا)

چین ، یون نان میں کافی سےمتعلق سیاحت کا فروغ

کن منگ (شِںہوا) چین کے جنوب مغربی صوبہ یون نان کے ثقافتی اور سیاحتی حکام نے حال ہی میں کافی کے وسائل بارے اعلیٰ معیار کی سیاحتی ترقی کو مزید فروغ دینے کے لئے 6 سیاحتی راستے شروع کئے ہیں۔

یہ راستے یون نان میں کافی کی پیداوار کے 7 بڑے مراکز کا احاطہ کرتے ہیں جن میں باؤ شان ، پوئر اور ڈالی شامل ہیں۔

یون نان کے دارالحکومت کن منگ کی ٹور گائیڈ ایسوسی ایشن کے ٹور گائیڈ جیانگ ڈوپھنگ نے کہا کہ یہ کافی کی کٹائی کا موسم ہے اور سیاح کافی کی پھلیاں چننے سے لیکر دھونے اور خشک کرنے تک پورے عمل بارے سیکھ سکتے ہیں۔ وہ سفر کے دوران اپنے ہاتھوں سے ایک کپ کافی خود کشید کرسکتے ہیں۔

ایک بڑی کثیر نسلی آبادی کے ساتھ، یون نان سیاحت کے بھرپور وسائل کا حا مل ہے جس میں خوبصورت مناظراور چین کا چائے اور کافی کا اہم پیداواری علاقہ شامل ہے۔

صوبے نے کافی پر مبنی زراعت ، ثقافت اور سیاحت کی مربوط ترقی کو تیز کردیا ہے۔

سال 2021 میں صوبے میں کافی کی کاشت کا علاقہ 93 ہزار 333 ہیکٹرز تک پہنچ گیا تھا جس سے 1 لاکھ ٹن سے زائد کافی کی پھلیاں پیدا ہوئیں۔ اس کے صنعتی سلسلے کی مجموعی مالیت 31.63 ارب یوآن (تقریباً 4.4 ارب امریکی ڈالرز) تک ہوچکی ہے۔

۳۰ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین کا آئین کی تشہیر کے لیے ایک ہفتہ طویل مہ...

بیجنگ (شِنہوا) چین 4 دسمبر کو 9 ویں  قومی یوم دستور پر ملک کے آئین بارے عوامی شعور بہتر بنانے کے لئے ایک مہم شروع کررہا ہےجو ایک ہفتہ جاری رہے گی۔

اس مہم میں نہ صرف آئین کے جامع نفاذ کو فروغ دینے پر توجہ مرکوز کی جائے گی بلکہ اکتوبر میں منعقدہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 20 ویں قومی کانگریس کی روح کا مطالعہ، تشہیر اور نفاذ پر بھی توجہ دی جائے گی۔

نچلی سطح پر قانونی مشیروں سے توقع کی جارہی ہے کہ وہ جہاں خدمات انجام دے رہے ہیں ،اس جگہ پر گاؤں یا برادری میں آئین کی تشہیر کے لئے کم از کم ایک سرگرمی انجام دیں گے۔

ہفتے کے دوران متعدد سرگرمیوں کا اہتمام کیا جائے گا ، جس میں آئین بارے علمی مقابلوں اور تیز رفتار ٹرینوں اور ملک بھر کے ریلوے اسٹیشنوں پر آئین کی تشہیری ویڈیوز نشر کرنا شامل ہے۔

دستورکی پہلی ہفت روزہ تشہیر ی مہم 2018 میں منعقد ہوئی تھی اور یہ اس سلسلے کی 5 ویں مہم ہے۔ چین کا موجودہ دستور 1982 میں منظور ہوا تھا۔

۳۰ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین کا معمر افراد میں نوول کرونا وائرس ویکسی...

بیجنگ (شِنہوا) چینی حکومت نے اپنی معمر آبادی میں وائرس ویکسی نیشن کو تیز کرنے کے لئے ایک منصوبہ جاری کردیا ہے جس کا مقصد اس کمزور گروپ کو نوول کرونا وائرس سے بچانا ہے۔ 

ریاستی کونسل کے مشترکہ روک تھام اور تدارک میکانزم کے تحت جاری اس منصوبے کا مقصد متاثرہ بزرگوں میں شدید یا سنگین بیماری اور موت کا خطرہ کم کرنے کے لئے ویکسی نیشن سے حفاظت فراہم کرنا ہے۔

منصوبے کے تحت ویکسی نیشن کا عمل حکومت کی زیرنگرانی ہوگا، جسے مختلف شعبوں کے درمیان رابطوں سے انجام دیا جائے گا اور مقامی انتظامیہ کی مدد سے یقینی بنایا جائے گا۔

اس میں درست تحقیق اور انتظام کو یقینی بنا نے، متعلقہ خدمات کو مزید بہتر بنانے اور معمر افراد میں ویکسی نیشن بارے نگرانی کو بڑھانے کی کوششوں پر زور دیا گیا ہے۔

اس میں 80 برس اور اس سے زائد عمر کے افراد میں ویکسی نیشن میں تیز رفتار اضافے کے لئے کوششیں تیز کرنے اور 60 سے 79 برس کے افراد میں مسلسل اضافے کی شرح جاری رکھنے پر زور دیا گیا ہے۔

۳۰ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین کے سی 919 طیارے نے پیداوار کی منظوری حاص...

شنگھائی (شِنہوا) چین کے مقامی طور پر تیار کردہ سی 919 بڑے طیارے کو پیداوار کا سرٹیفیکیٹ مل گیا ہے، جس کے بعد یہ اب بڑے پیمانے پر پیداوار شروع کرسکتا ہے۔

سی 919 تیار کرنے والی کمپنی کمرشل ایئرکرافٹ کارپوریشن آف چائنہ (سی او ایم اے سی) نے سول ایوی ایشن ایڈمنسٹر یشن آف چا ئنہ(سی اے اے سی) ایسٹ چائنہ ریجنل ایڈمنسٹریشن سے سرٹیفکیٹ حاصل کیا۔

اس طیارے نے 2017 میں اپنی پہلی کامیاب پروازکی تھی جسے ستمبر کے اختتام پر سر ٹیفیکیٹ حاصل ہوا جو اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ سی 919 کا ڈیزائن ہوا کے معیار اور ماحولیات سے مطابق رکھتا ہے۔

سی 919 کا پہلا طیارہ ایسٹرن ایئرلائن کو دسمبر میں ملنے کی توقع ہے۔

۳۰ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین کے 2 مشنز کے 6 خلا بازوں کی خلا میں تاری...

چین کے شین ژو-15 خلائی جہاز پر سوار 3 خلاباز ملک کے خلائی اسٹیشن میں داخل ہوئے اور 3 دیگر خلابازوں سے ملاقات کی ۔ یہ ایک تاریخی ملاقات تھی جس میں پہلا بار خلائی تجربہ گاہ میں افرادی قوت 6 تک بڑھ گئی۔شین ژو ۔14 عملے کے سربراہ چھن ڈونگ نے بد ھ کی صبح 7 بجکر 33 منٹ (بیجنگ وقت) پر دروازہ کھولا ۔ جس کے بعد خلا ئی اسٹیشن پر رہنے والے تینوں افراد نے نئے آنے والوں کا گرم جوشی سے استقبال کیا اور ان سے گلے ملے۔ جس کے بعد انہوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے گروپ تصویر بنائی اور یک زبان ہوکر کہا کہ چین کا خلائی اسٹیشن ہمیشہ منتظر رہتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۰ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چینی نا ئب وزیر اعظم کا چین-روس توانائی تعاو...

چین کے نائب وزیر اعظم ہان ژینگ نے چوتھے چین۔ روس انرجی بزنس فورم کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی ہے ۔بیجنگ اور ماسکو میں آن لائن اورآف لائن منعقد ہونے والے اس فورم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہان نے چین۔ روس توانائی تعاون کو فروغ دینے کے لیے تین تجاویز پیش کیں۔انہوں نے کہا کہ اقتصادی ترقی اور سماجی استحکام کے حصول کے لیے توانائی کی سلامتی ایک اہم بنیاد ہے۔دونوں سربراہان مملکت کی اسٹریٹجک رہنمائی کے تحت چین اور روس کے توانائی تعاون نے مسلسل ترقی کی ہے اورنئی کامیابیوں کا ایک سلسلہ حاصل کیا ہے۔عالمی توانائی کے نظام میں گہری تبدیلیوں اورصنعتی اورسپلائی چینز کی سلامتی اور استحکام کودرپیش بہت سے خطرات اور چیلنجز کا حوالہ دیتے ہوئے نائب وزیر اعظم نے کہا کہ چین وسائل کی ہم آہنگی اور پالیسی تعاون کو مستحکم بنانے، توانائی کی حفاظت اور فراہمی کو برقرار رکھے گا اورلوگوں کے لیے سردی کا موسم گرم بنانے کو یقینی بنائے گا ۔ہان نے کہا کہ چین اور روس کو دونوں سربراہان مملکت کے درمیان طے پانے والیاس اہم اتفاق رائے کو عملی جامہ پہنانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ توانائی کے شعبے میں قریبی شراکت داری قائم کرنی چاہیے اور دونوں اطراف کے لوگوں کی فلاح و بہبود اور عالمی توانائی کی سلامتی اور پائیدار ترقی کو فروغ دینے کے لیے زیادہ سے زیادہ تعاون کرنا چاہیے-

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۰ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چینی سفیر کا شام کی خودمختاری، علاقائی سالمی...

چین کے ایک مندوب نے شام کی خودمختاری اورعلاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے کوششوں پر زور دیا ہے ۔اقوام متحدہ میں چین کے نائب مستقل مندوب گینگ شوانگ نے کہا ہے کہ گزشتہ کچھ عرصہ سے شام میں سلامتی کی صورتحال بدستورغیر مستحکم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترکی نے شام کے خلاف فضائی حملے شروع کیے ہیں اوراعلان کیا ہے کہ وہ زمینی فوجی کارروائی کرے گا جبکہ دوسری جانب شام پر اسرائیل کے فضائی حملے بھی جاری ہیں۔انہوں نے سلامتی کونسل کو بتایا کہ یہ تمام کارروائیاں شام کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی سنگین خلاف ورزی کا ارتکاب کررہی ہیں اور یہ شامی تنازعہ میں شدت اور پھیلا کا باعث بن سکتی ہیں۔چین اس صورتحال پر اپنی شدید تشویش کا اظہار کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ غیر ملکی فوجی مداخلت شام کے پیچیدہ، ناقابل برداشت اورطویل بحران میں اہم کردار ادا کرنے والے عوامل میں سے ایک ہے۔ چین ترکی اور اسرائیل سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ فوری طور پر سرحد پار سے حملے بند کریں اور کسی بھی ایسی کارروائی سے گریز کریں جس سے صورتحال مزید خراب ہو جائے اور متعلقہ مسائل کے حل کے لیے بات چیت اور مشاورت پر قائم رہیں۔ انہوں نے کہا کہ شام میں غیر ملکی افواج کی غیر قانونی موجودگی بھی ختم ہونی چاہیے۔گینگ نے شام میں سرحد پار سے انسانی امداد کی ترسیل کے ذریعے بارڈر پار منتقلی کے طریقہ کار پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ سرحد پار ترسیل ایک عارضی انتظام ہے جو خاص حالات میں کیا جاتا ہے، کراس لائن طریقہ کار میں منتقلی کو تیز کرنے کی ضرورت ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۰ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین کا انسان بردار خلائی جہاز شین ژو۔ 15 خلا...

چین کا انسان بردار خلائی جہاز شین ژو۔ 15 خلائی اسٹیشن کے مجموعہ کے ساتھ کامیابی سے منسلک ہوگیا۔چائنہ مینڈ اسپیس ایجنسی کے مطابق خلائی اسٹیشن منگل کی شب لانچ کیا گیا جس نے خودکار انداز میں تیزی سے خلائی اسٹیشن تیان ہی کے ساتھ رابطہ جوڑا اور بدھ کی صبح 5 بجکر 42 منٹ (بیجنگ وقت)پر منسلک ہوگیا۔چائنہ مینڈ اسپیس ایجنسی نے بتایا کہ اس سارے عمل میں تقریبا 6 گھنٹے 30 منٹ لگے۔بتایا گیا ہے کہ شین ژو ۔15 میں سوار 3 خلاباز تیان ہی ماڈیول میں داخل ہوئے جہاں شین ژو ۔14 کا عملہ شین ژو ۔15 کے عملے کے استقبال کے لئے تیار تھا۔چائنہ مینڈ اسپیس ایجنسی کے مطابق یہ پہلا موقع ہے کہ خلائی اسٹیشن پر سوار چینی خلابازوں نے عملہ بردار خلائی جہاز کا دورہ دیکھا ہے۔یہ خلائی جہاز چین کے شمال مغرب میں واقع جیوچھوان سیٹلائٹ لانچ مرکز سے لانگ مارچ۔ 2 ایف وائے 15 کیریئر راکٹ کے اوپر منگل کی شب 11 بجکر 8 منٹ (بیجنگ وقت)پر روانہ ہوا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۰ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین کا چائے بنانے کا روایتی طریقہ کار یونیسک...

مراکش کے دارالحکومت رباط میں اقوام متحدہ کی تعلیمی، سائنسی اور ثقافتی تنظیم (یونیسکو)کے اجلاس میں چین کی روایتی چائے سازی کو غیرمعمولی ثقافتی ورثہ کی فہرست میں شامل کرلیا گیا ہے۔یونیسکو کی بین الحکومتی کمیٹی برائے تحفظ غیر معمولی ثقافتی ورثہ کے 17 ویں اجلاس میں "چین میں چائے کی تیاری کے روایتی طریقہ کار اور اس سے وابستہ معاشرتی طرزعمل" کی جانچ پڑتال کا امتحان پاس کیا گیا۔ اجلاس 28 نومبر کو شروع ہوا جو 3 دسمبر تک جاری رہیگا۔غیر معمولی ثقافتی ورثہ فہرست میں چین کی 43 اشیا شامل ہیں جس کے باعث اسے دنیا میں سب سے زیادہ اندراج شدہ ملک کا درجہ حاصل ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۰ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین ، یون نان میں کافی سے متعلق سیاحت کا فرو...

چین کے جنوب مغربی صوبہ یون نان کے ثقافتی اور سیاحتی حکام نے حال ہی میں کافی کے وسائل بارے اعلی معیار کی سیاحتی ترقی کو مزید فروغ دینے کے لئے 6 سیاحتی راستے شروع کئے ہیں۔یہ راستے یون نان میں کافی کی پیداوار کے 7 بڑے مراکز کا احاطہ کرتے ہیں جن میں با شان ، پوئر اور ڈالی شامل ہیں۔یون نان کے دارالحکومت کن منگ کی ٹور گائیڈ ایسوسی ایشن کے ٹور گائیڈ جیانگ ڈوپھنگ نے کہا کہ یہ کافی کی کٹائی کا موسم ہے اور سیاح کافی کی پھلیاں چننے سے لیکر دھونے اور خشک کرنے تک پورے عمل بارے سیکھ سکتے ہیں۔ وہ سفر کے دوران اپنے ہاتھوں سے ایک کپ کافی خود کشید کرسکتے ہیں۔ایک بڑی کثیر نسلی آبادی کے ساتھ، یون نان سیاحت کے بھرپور وسائل کا حا مل ہے جس میں خوبصورت مناظراور چین کا چائے اور کافی کا اہم پیداواری علاقہ شامل ہے۔صوبے نے کافی پر مبنی زراعت ، ثقافت اور سیاحت کی مربوط ترقی کو تیز کردیا ہے۔سال 2021 میں صوبے میں کافی کی کاشت کا علاقہ 93 ہزار 333 ہیکٹرز تک پہنچ گیا تھا جس سے 1 لاکھ ٹن سے زائد کافی کی پھلیاں پیدا ہوئیں۔ اس کے صنعتی سلسلے کی مجموعی مالیت 31.63 ارب یوآن (تقریبا 4.4 ارب امریکی ڈالرز)تک ہوچکی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۰ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین کا آئین کی تشہیر کے لیے ایک ہفتہ طویل مہ...

چین 4 دسمبر کو 9 ویں قومی یوم دستور پر ملک کے آئین بارے عوامی شعور بہتر بنانے کے لئے ایک مہم شروع کررہا ہیجو ایک ہفتہ جاری رہے گی۔اس مہم میں نہ صرف آئین کے جامع نفاذ کو فروغ دینے پر توجہ مرکوز کی جائے گی بلکہ اکتوبر میں منعقدہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 20 ویں قومی کانگریس کی روح کا مطالعہ، تشہیر اور نفاذ پر بھی توجہ دی جائے گی۔نچلی سطح پر قانونی مشیروں سے توقع کی جارہی ہے کہ وہ جہاں خدمات انجام دے رہے ہیں ،اس جگہ پر گاں یا برادری میں آئین کی تشہیر کے لئے کم از کم ایک سرگرمی انجام دیں گے۔ہفتے کے دوران متعدد سرگرمیوں کا اہتمام کیا جائے گا ، جس میں آئین بارے علمی مقابلوں اور تیز رفتار ٹرینوں اور ملک بھر کے ریلوے اسٹیشنوں پر آئین کی تشہیری ویڈیوز نشر کرنا شامل ہے۔دستورکی پہلی ہفت روزہ تشہیر ی مہم 2018 میں منعقد ہوئی تھی اور یہ اس سلسلے کی 5 ویں مہم ہے۔ چین کا موجودہ دستور 1982 میں منظور ہوا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۰ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین کا معمر افراد میں نوول کرونا وائرس ویکسی...

چینی حکومت نے اپنی معمر آبادی میں وائرس ویکسی نیشن کو تیز کرنے کے لئے ایک منصوبہ جاری کردیا ہے جس کا مقصد اس کمزور گروپ کو نوول کرونا وائرس سے بچانا ہے۔ ریاستی کونسل کے مشترکہ روک تھام اور تدارک میکانزم کے تحت جاری اس منصوبے کا مقصد متاثرہ بزرگوں میں شدید یا سنگین بیماری اور موت کا خطرہ کم کرنے کے لئے ویکسی نیشن سے حفاظت فراہم کرنا ہے۔منصوبے کے تحت ویکسی نیشن کا عمل حکومت کی زیرنگرانی ہوگا، جسے مختلف شعبوں کے درمیان رابطوں سے انجام دیا جائے گا اور مقامی انتظامیہ کی مدد سے یقینی بنایا جائے گا۔اس میں درست تحقیق اور انتظام کو یقینی بنا نے، متعلقہ خدمات کو مزید بہتر بنانے اور معمر افراد میں ویکسی نیشن بارے نگرانی کو بڑھانے کی کوششوں پر زور دیا گیا ہے۔اس میں 80 برس اور اس سے زائد عمر کے افراد میں ویکسی نیشن میں تیز رفتار اضافے کے لئے کوششیں تیز کرنے اور 60 سے 79 برس کے افراد میں مسلسل اضافے کی شرح جاری رکھنے پر زور دیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۰ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین کے سی 919 طیارے نے پیداوار کی منظوری حاص...

چین کے مقامی طور پر تیار کردہ سی 919 بڑے طیارے کو پیداوار کا سرٹیفیکیٹ مل گیا ہے، جس کے بعد یہ اب بڑے پیمانے پر پیداوار شروع کرسکتا ہے۔سی 919 تیار کرنے والی کمپنی کمرشل ایئرکرافٹ کارپوریشن آف چائنہ (سی او ایم اے سی)نے سول ایوی ایشن ایڈمنسٹر یشن آف چا ئنہ(سی اے اے سی)ایسٹ چائنہ ریجنل ایڈمنسٹریشن سے سرٹیفکیٹ حاصل کیا۔اس طیارے نے 2017 میں اپنی پہلی کامیاب پروازکی تھی جسے ستمبر کے اختتام پر سر ٹیفیکیٹ حاصل ہوا جو اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ سی 919 کا ڈیزائن ہوا کے معیار اور ماحولیات سے مطابق رکھتا ہے۔سی 919 کا پہلا طیارہ ایسٹرن ایئرلائن کو دسمبر میں ملنے کی توقع ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۰ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

کیا یہ وہی امریکی سفیر ڈونلڈ لو ہے جس نے ساز...

کیا یہ وہی امریکی سفیر ڈونلڈ لو ہے جس نے سازش سے پی ٹی آئی کی حکومت گرائی؟ ۔پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کی امریکی سفیر ڈونلڈ لو سے ملاقات پر سابق رہنما پی ٹی آئی فیصل واوڈا نے ردعمل میں طنزیہ انداز میں سوال کیا کہ کیا یہ وہی امریکی سفیر ڈونلڈ لو ہے جس نے سازش سے پی ٹی آئی کی حکومت گرائی؟ کیا اب ڈونلڈ لو سازش کے ذریعے پی ٹی آئی کی حکومت واپس لانے والا ہے؟ کیا اب یہ ڈونلڈ لو ٹھیک ہوگیا ہے؟ حکومت گرانے کا بیانیہ پہلے ٹھیک تھا یا اب والا۔ ماجرا کیا ہے۔ گزشتہ روز پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے امریکی سفیر ڈونلڈ لو سے ملاقات کی تھی۔ پی ٹی آئی نے سازش کے ذریعے اپنی حکومت ختم کرنے کا الزام ڈونلڈ لو پر عائد کیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۰ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

اسلام آباد ہائیکورٹ حملہ کیس، وکلا نے غیر مش...

اسلام آباد ہائیکورٹ پر حملے سے متعلق توہین عدالت کیس میں اسلام آباد کے وکلا نے غیر مشروط معافی مانگ لی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے سماعت کی۔ عدالت نے وکلا کو تنبیہ کی کہ آپ مستقبل میں کوڈ آف کنڈکٹ پر عمل کریں گے وگرنا کارروائی بحال ہو جائے گی اور آئندہ ان وکلا کے خلاف کوئی ایسی شکایت آئی تو بھی کارروائی بحال ہو جائے گی کیونکہ آپ نے عدالت کو مستقبل میں اچھا رویہ رکھنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے ریمارکس دیے کہ اس حوالے سے عدالت تحریری آرڈر پاس کرے گی، توہین عدالت کیس میں جو وکلا پیش نہیں ہوئے آئندہ سماعت پر پیش ہوں۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت دو ہفتے کے لیے ملتوی کر دی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۰ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں