• Columbus, United States
  • |
  • ٢٣ نومبر، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | سی-پیک

چین کے سفارتخانے۔ قونصل خانے ۔ بیرون ملک دیگ...

کامریڈ جیانگ ژیمن کے سوگ میں روس میں چینی سفارتخانے پر چین کا قومی پرچم سرنگوں ہے۔(شِنہوا)

۲ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین کے سفارتخانے۔ قونصل خانے ۔ بیرون ملک دیگ...

کامریڈ جیانگ ژیمن کے سوگ میں روس میں چینی سفارتخانے پر چین کا قومی پرچم سرنگوں ہے۔(شِنہوا)

۲ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

انجری کے باعث آسٹریلوی آل رائونڈر مچل مارش 3...

آسٹریلوی آل رائونڈر مچل مارش انجری کے باعث 3 ماہ کے لیے ہر قسم کی کرکٹ سے باہر ہو گئے،مچل مارش دورہ بھارت بھی باہر ہو گئے اور وہ بگ بیش لیگ بھی نہیں کھیل سکیں گے،مچل مارش بگ بیش لیگ میں پرتھ اسکارچرز کی نمائندگی کرتے ہیں اور پرتھ اسکارچرز نے مچل مارش کی عدم دستیابی کا اعلان بھی کر دیا ہے،آسٹریلوی میڈیا کے مطابق پرتھ اسکارچرز کا کہنا تھا کہ مچل مارش ایک عرصے سے ٹخنے کی انجری کا شکار ہیں، مارش اب ٹخنے کی انجری کا آپریشن کرا رہے ہیں،میڈیا رپورٹس کے مطابق مچل مارش اب آئندہ برس ورلڈ کپ سے قبل ہی مکمل فٹنس کے ساتھ ٹیم کو دستیاب ہوں گے،کرکٹ آسٹریلیا کے چیف سلیکٹر جارج بیلی کا کہنا تھا کہ میچل مارش اہم کرکٹر ہیں ان کی ریکوری میں مکمل معاونت کریں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین کے سفارتخانے۔ قونصل خانے ۔ بیرون ملک دیگ...

کامریڈ جیانگ ژیمن کے سوگ میں نیویارک میں چین کے اقوام متحدہ کے مستقل مشن کی رہائشگاہ پر  چین کا قومی پرچم سرنگوں ہے۔(شِنہوا)

۲ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین کے سفارتخانے۔ قونصل خانے ۔ بیرون ملک دیگ...

کامریڈ جیانگ ژیمن کے سوگ میں نیویارک میں چین کے اقوام متحدہ کے مستقل مشن کی رہائشگاہ پر  چین کا قومی پرچم سرنگوں ہے۔(شِنہوا)

۲ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

جرمنی کا فٹ بال ورلڈ کپ کے گروپ رائونڈ سے با...

چار مرتبہ کی عالمی فٹ بال چیمپئن ٹیم جرمنی کے فارورڈ کائی ہاورٹز نے کہا ہے کہ ان کی ٹیم کا 22ویں فیفا ورلڈ کپ کے گروپ رائونڈ سے باہر ہوجانا ایک ڈرائونی فلم کی طرح ہے،جرمنی کی ٹیم نے اپنے اپنے گروپ ای کے تیسرے اور آخری میچ میں کوسٹا ریکا کو دو کے مقابلے میں چار گول سے ہرا دیا تھا تاہم وہ اس کے باوجود میگا ا یونٹ کے پری کوارٹر فائنل رائونڈ کے لئے کوالیفائی نہ کر سکی۔ گروپ میچز کے اختتام پر گروپ ای میں جاپان نے 6 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پر رہتے ہوئے پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی جبکہ سپین اور جرمنی 4،4 پوائنٹس حاصل کرسکے۔

اسی طرح میچ ہارنے کے باوجود سپین کی ٹیم نے بہتر گول اوسط کی بنیاد پر ناک آوٹ مرحلے میں پہنچ گئی ، چار بار کی عالمی چیمپئن جرمنی نے کوسٹاریکا کو دو کے مقابلے میں چار گول سے ہرا دیا۔ تاہم دونوں ٹیمیں سپر 16 رائونڈ تک نہ پہنچ سکیں۔ کوسٹاریکا کو 2-4 گول سے شکست دینے کے بعد اپنے ایک بیان میں 23 سالہ فارورڈ کائی ہاورٹز نے کہا کہ اپنی ٹیم کے ورلڈ کپ کے گروپ رائونڈ سے باہر ہوجانا ایسا معلوم ہو رہا ہے جیسے یہ ایک ڈرائونی فلم ہے۔ جمعرات کو گروپ ای کے میچ میں جرمنی کے مایہ ناز فارورڈ کائی ہاورٹز نے میچ کے دوسرے ہاف میں 73 اور 85 ویں منٹ میں دو گول کر کے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ کائی ہاورٹز نے کہا کہ ٹیم کے میگا ایونٹ سے باہر ہونے پر بہت مایوسی ہوئی ،ہاورٹز نے کہا کہ جب اس طرح ہوتا ہے، تو یہ ایک ڈرائونی فلم دیکھنے کی طرح محسوس ہوتا ہے۔ہاورٹز نے کہا جاپان کے خلاف گروپ ای کے ابتدائی میچ میں ٹیم کی شکست میگا ایونٹ سے باہر ہونے کی باعث ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین کے سفارتخانے۔ قونصل خانے ۔ بیرون ملک دیگ...

کامریڈ جیانگ ژیمن کے سوگ میں برازیل میں چینی سفارتخانے پر چین کا قومی پرچم سرنگوں ہے۔(شِنہوا)

۲ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین کے سفارتخانے۔ قونصل خانے ۔ بیرون ملک دیگ...

کامریڈ جیانگ ژیمن کے سوگ میں برازیل میں چینی سفارتخانے پر چین کا قومی پرچم سرنگوں ہے۔(شِنہوا)

۲ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

جرمنی فٹبال ورلڈکپ سے باہر، اسپین اور جاپان...

قطر میں جاری فیفا ورلڈکپ میں 4بار کی عالمی چیمپئن جرمنی ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئی جبکہ جاپان اور اسپین نے پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی،،گروپ ای میں گزشتہ روز 2 میچز کھیلے گئے ،جس میں جرمنی اور کوسٹاریکا جبکہ جاپان اور اسپین کی ٹیمیں مدمقابل تھیں،ورلڈ کپ میں جرمنی نے کوسٹاریکا کو 2 کے مقابلے میں 4گول سے ہرادیا جبکہ جاپان نے اسپین کو ایک کے مقابلے میں دوگول سیشکست دی،جرمنی مقابلہ جیت کر بھی ورلڈکپ سے باہر ہوگیا جبکہ اسپین میچ ہار کر بھی اگلے مرحلے میں پہنچ گیا،گروپ میچز کے اختتام پر گروپ ای میں جاپان نے 6 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پر رہتے ہوئے پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی جبکہ اسپین اور جرمنی 4،4پوائنٹس حاصل کرسکے،تاہم اسپین کی ٹیم بہتر گول اوسط کی وجہ سے اگلے مرحلے میں کوالیفائی کرنے میں کامیاب ہوگئی جبکہ سابق ورلڈ چیمپئن جرمنی اور کوسٹاریکا ورلڈکپ سے باہرہوگئی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین کے سفارتخانے۔ قونصل خانے ۔ بیرون ملک دیگ...

کامریڈ جیانگ ژیمن کے سوگ میں پاکستان میں چینی سفارتخانے پر چین کا قومی پرچم سرنگوں ہے۔(شِنہوا)

۲ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین کے سفارتخانے۔ قونصل خانے ۔ بیرون ملک دیگ...

کامریڈ جیانگ ژیمن کے سوگ میں پاکستان میں چینی سفارتخانے پر چین کا قومی پرچم سرنگوں ہے۔(شِنہوا)

۲ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رئوف ٹانگ میں کھن...

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رئوف ٹانگ میں کھنچا ئوکے باعث انگلینڈ کے خلاف پنڈی ٹیسٹ کے دوسرے روز بولنگ کے لیے میدان میں نہ اتر سکے،حارث رئوف انگلینڈ کے خلاف پنڈی ٹیسٹ کے پہلے روز فیلڈنگ کرتے ہوئے گر گئے تھے۔ گزشتہ روز حارث رئوف نے ایک وکٹ حاصل کی تھی،ذرائع کے مطابق حارث رئوف کو ٹانگ کی دائیں جانب کھنچائو محسوس ہو رہا ہے تاہم حارث رئوف کو انجری نہیں ہوئی ہے،ذرائع کا بتانا تھا کہ حارث رئوف کو پاکستان کرکٹ بورڈ کا میڈیکل اسٹاف مانیٹر کر رہا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کا سپر 16 رائونڈ آج...

فٹ بال کی عالمی تنظیم فیفا کے زیر اہتمام قطر میں جاری 22 ویں ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ میں پری کوارٹر فائنل رائونڈ آج (ہفتہ سے )شروع ہوگا اور اس سلسلے میں دو میچز میں 4 ٹیمیں ایک دوسرے کے خلاف نبرد آزما ہوں گی۔ پہلا میچ نیدرلینڈز اور امریکا کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔ دوسرے میچ میں دو مرتبہ کی عالمی چیمپئن ارجنٹائن کا مقابلہ آسٹریلیا سے ہوگا۔فٹ بال ورلڈ کے قطر میں سجے عالمی میلے میں شائقین فٹ بال کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ میگا فٹ بال ٹورنامنٹ اپنے اختتامی مرحلے کی طرف گامزن ہے ۔

میگا ایونٹ کا سپر 16 مرحلہ کل ہفتہ سے شروع ہوگا اور ہفتہ کو دو میچوں کا فیصلہ ہوگا۔ پہلا میچ نیدرلینڈز اور امریکا کی ٹیموں کے درمیان خلیفہ انٹرنیشنل سٹیڈیم، دوحہ میں کھیلا جائے گا،یہ میچ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق رات 8 بجے شروع ہوگا ۔ دوسریمیچ میں دو مرتبہ کی عالمی چیمپئن ارجنٹائن اور آسٹریلیا کی ٹیمیں احمد بن علی سٹیڈیم، الریان میں پنجہ آزمائی کریں گی۔ یہ میچ رات 12 بجے شروع ہوگا ۔ میگا ایونٹ کاپری کوارٹر فائنل رائونڈ 6دسمبر کو اپنے اختتام کو پہنچے گا جس کے بعد میگا ایونٹ کی کوارٹر فائنل لائن اپ مکمل ہوجائے گی ،کوارٹر فائنل مرحلہ 9دسمبر سے شروع ہوگا جو 10 دسمبر کو ختم ہوگا، اس کے بعد میگا ایونٹ کا پہلا سیمی فائنل 13 جبکہ دوسرا سیمی فائنل میچ 14 دسمبر کو کھیلا جائے گا، تیسری پوزیشن کے لئے میچ 17 جبکہ فائنل میچ 18 دسمبر کو لوسیل آئیکونک سٹیڈیم، لوسیل میں کھیلا جائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

فیفا ورلڈکپ ،گول نہ ہونے کا غصہ، رومیکا لوکا...

قطر میں جاری فیفا ورلڈکپ میں رومیکا لوکاکو نے گول نہ ہونے کا غصہ ڈگ آٹ کے شیشے پر نکال دیا جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی،گزشتہ روز عالمی رینکنگ میں دوسرے نمبر پر موجود بیلجیئم اورکروشیا مدمقابل تھی اگلے مرحلے میں کوالیفائی کرنے کے لیے بیلجیئم کو یہ میچ جیتناضروری تھا لیکن مقابلہ بغیر کسی گول کے ختم ہوگیا اور کروشیا کے کوالیفائی کے ساتھ بیلجیئم ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئی،دوران میچ رومیکا نے اپنی ٹیم کے لیے ایک نہیں کئی گول کرنے کی کوشش کی لیکن نتیجہ بے سود رہا، ٹیم کے باہر ہونے کے بعد رومیکا لوکاکو نے اپنی فرسٹریشن ڈگ آئوٹ کے شیشے پر نکالی جس کی ویڈیو بھی وائرل ہوگئی،ویڈیو میں رومیکا کو ڈگ آئوٹ پہنچنے پر غصے میں ہاتھ مار کر شیشہ توڑتے دیکھا جاسکتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین کے ڈونگ گوان کا پاکستان میں چینی کاروبار...

گوانگ زو (شِنہوا) چین کے جنوبی صوبہ گوانگ ڈونگ کے ووکیشنل تربیتی اسکول ڈونگ گوان پولی ٹیکنیک نے پاکستان میں چینی کاروباری اداروں کے لیے ملازمین کی آن لائن تربیت کا آغاز اس امید کے ساتھ کیا ہے کہ اس سے پاک چین ووکیشنل تربیت میں اضافہ ہوگا۔

سا ئنو مال (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے 134 ملازمین نے اپنی تکنیکی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لئے افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔

سائنو مال (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر زرغام عباس نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ چونکہ کمپنی اپنے پاکستانی عملے کی ترقی کو زیادہ اہمیت دیتی ہے، اس لیے ملازمین کی چینی زبان کی صلاحیت کو بہتر بنانا اور ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافہ کمپنی کی اشد ضرورت ہے۔

زرغام عباس نے امید ظاہر کی کہ تربیت کے بعد تمام ملازمین کے علم، مہارت اور کام کے طریقہ کار میں نمایاں بہتری آئے گی۔

ڈونگ گوان پولی ٹیکنیک کے صدر ہی ڈنگ شیو نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ اس طرح کی تربیت باقدعدگی سے جاری رہے گی۔

۲ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین کے ڈونگ گوان کا پاکستان میں چینی کاروبار...

گوانگ زو (شِنہوا) چین کے جنوبی صوبہ گوانگ ڈونگ کے ووکیشنل تربیتی اسکول ڈونگ گوان پولی ٹیکنیک نے پاکستان میں چینی کاروباری اداروں کے لیے ملازمین کی آن لائن تربیت کا آغاز اس امید کے ساتھ کیا ہے کہ اس سے پاک چین ووکیشنل تربیت میں اضافہ ہوگا۔

سا ئنو مال (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے 134 ملازمین نے اپنی تکنیکی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لئے افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔

سائنو مال (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر زرغام عباس نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ چونکہ کمپنی اپنے پاکستانی عملے کی ترقی کو زیادہ اہمیت دیتی ہے، اس لیے ملازمین کی چینی زبان کی صلاحیت کو بہتر بنانا اور ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافہ کمپنی کی اشد ضرورت ہے۔

زرغام عباس نے امید ظاہر کی کہ تربیت کے بعد تمام ملازمین کے علم، مہارت اور کام کے طریقہ کار میں نمایاں بہتری آئے گی۔

ڈونگ گوان پولی ٹیکنیک کے صدر ہی ڈنگ شیو نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ اس طرح کی تربیت باقدعدگی سے جاری رہے گی۔

۲ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ایشیا کپ پاکستان سے باہر نہیں جا سکتا، چیئرم...

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجا نے کہا ہے کہ انگلینڈ والے ٹیسٹ کے لیے ٹی ٹوئنٹی کے کھلاڑی لیکر آئے ہیں، پاکستان کو بھی سوچنا پڑے گا،چیئرمین پی سی بی رمیز راجا نے پنڈی اسٹیڈیم کی بے جان وکٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم پچز بنانے میں بہت پیچھے رہ گئے ہیں، پنڈی اسٹیڈیم کی پچ بہتر ہونی چاہیے تھی کیونکہ پچ شہ رگ ہوتی ہے،ان کا کہنا تھا کہ بغیر گھاس والی پچوں پربھی بائونس ہوتا ہے، سیزن میں اچھی پچز بنیں گی اور کھلاڑیوں کو نیوزی لینڈ میں بھی یہی پچز ملیں گی،رمیز راجا نے کہا کہ ڈراپ ان پچز مسئلے کا حل ہو سکتا ہے، ڈراپ ان پچز مہنگی ہوتی ہیں لیکن امید کرتا ہوں کہ پچیں اچھی بنیں گی، ڈراپ ان پچ بحری جہاز میں آنی ہے، پاکستان خود ڈراپ ان پچیں بنائے گا،انہوں نے کہا کہ انگلینڈ نے جیسی بیٹنگ کی وہ آج تک نہیں دیکھی، انگلینڈ والے ٹی ٹوئنٹی کے پلیئر لیکر آئے ہیں، پاکستان کو بھی سوچنا پڑے گا،ایشیا کپ کی میزبانی کے حوالے سے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نے کہا کہ ایشیا کپ کی میزبانی پاکستان کو ملی ہے، بھارت نے کہا ہے کہ پاکستان نہیں جانا لیکن ایشیا کپ نیوٹرل وینیو پر نہیں جا سکتا، ایشیا کپ ہمارا ہے، ایشیا کپ پاکستان سے باہر نہیں جا سکتا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

رواں سال کے پہلے نو مہینوں میں جہانگیر صدیقی...

رواں سال کے پہلے نو مہینوں میں جہانگیر صدیقی اینڈ کو لمیٹڈ کی سرمایہ کاری 5 فیصد بڑھ کر 1.1 ارب روپے ہوگئی،کمپنی کی مجموعی آمدنی میں 64 فیصد کا اضافہ، حصص یافتگان کی ایکویٹی 5.81 فیصد اضافے سے 1.74 ارب روپے ہوگئی۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ سال کی اسی مدت کے دوران کیلنڈر سال 2022 کے پہلے نو مہینوں کے مقابلے میں جہانگیر صدیقی اینڈ کو لمیٹڈ کی سرمایہ کاری پر 5 فیصد بڑھ کر 1.1 بلین روپے ہوگئی۔اسی طرح کمپنی کے طویل مدتی قرضوں اور فنڈ کی تبدیلیوں سے حاصل ہونے والی آمدنی میں 64 فیصد کا اضافہ ہوا ہے اور یہ گذشتہ سال 51.9 ملین روپے کے مقابلے میں 84.7 ملین روپے ہے۔کمپنی نے مالی سال21 کے اسی مدت کے دوران 1.3 بلین روپے کے منافع کے مقابلے میں مالی سال22 میں 1.1 بلین روپے کی خالص آمدنی کی جس میں سال بہ سال 15 فیصد کی منفی نمو ظاہر کی گئی ہے۔

سال 2021 کے دوران ، کمپنی نے فروخت کا ایک مضبوط رجحان برقرار رکھا ، جس نے مالی سال20 میں 956 ملین روپے سے زیادہ روپے کی آمدنی حاصل کی ، جس میں سال بہ سال 58 فیصد کا اضافہ ہوا۔تاہم مالی سال 21 کے لئے مجموعی منافع مالی سال20 میں 2.2 بلین روپے سے 45 فیصد کم ہے۔ٹیکس کے بعد منافع مالی سال20 میں 1.2 بلین روپے سے 35 فیصد کم ہوکر 786 ملین روپے ہوگیا۔ مالی سال21 کے دوران ، حصص یافتگان کی ایکویٹی 5.81 فیصد اضافے سے 1.74 بلین روپے ہوگئی۔ حصص یافتگان کی ایکوئٹی میں اضافہ ان سیکیورٹیز کے لئے قیمتوں پر منحصر قیمتوں پر انحصار کرتا ہے کیونکہ حصص یافتگان کی ایکویٹی کی ایک بڑی مقدار میں طویل مدتی سرمایہ کاری کے حوالے سے لگایا جاتا ہے۔

کمپنی کے ذریعہ استعمال ہونے والے بیعانہ کی سطح بہت کم ہے۔ مالی سال2018 سے کل قرض میں 1.19 بلین روپے کی کمی واقع ہوئی ہے۔ 2021 میں قرض سے ایکویٹی کا کل تناسب 0.12 تھا۔اس کے ماتحت اداروں کے ساتھ مل کر جہانگیر صدیقی اینڈ کو پاکستان ، بحرین اور جزیرے کیمین میں ایک سرمایہ کاری فرم کے طور پر کاروبار کرتے ہیں۔ یہ بینکاری ، توانائی کے انفراسٹرکچر اور پٹرولیم ، سرمایہ کاری کے مشیراثاثہ منیجر ، کیپیٹل مارکیٹ ، بروکریج اور دیگر کے طبقات کے ذریعے کاروبار چلاتا ہے۔

ایکویٹی سیکیورٹیز کی تجارت ، اسٹریٹجک اور ٹریڈنگ پورٹ فولیوز کا انتظام ، شیئر ، منی مارکیٹ ، فاریکس ، اور اجناس کی بروکریج سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ مشاورتی ، تحریری اور مشاورت کی خدمات کی فراہمی ، کیپیٹل مارکیٹ کی اہم سرگرمیاں ہیں۔ بروکریج طبقہ اوربینکاری طبقہ تجارتی اور سرمایہ کاری بینکاری خدمات پیش کرتا ہے۔ انویسٹمنٹ ایڈوائزر،اثاثوں کے منیجر ڈویژن متعدد یونٹ ٹرسٹوں اور باہمی فنڈز کو اثاثہ جات کا انتظام اور سرمایہ کاری کے مشوروں کی خدمات مہیا کرتے ہیں۔ پٹرولیم اور توانائی کا انفراسٹرکچر تیل کی مارکیٹنگ کی صنعت میں حصہ لیتے ہیں اور ایل پی جی اور پٹرولیم اسٹور کرتے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

امریکہ میں گزشتہ 30 برس میں آتشیں اسلحے سے 1...

واشنگٹن (شِنہوا) ایک نئی تحقیق کے مطابق امریکہ میں گزشتہ 30 برس کے دوران آتشیں اسلحے سے 10 لاکھ سے زائد افراد موت کے منہ میں چلے گئے۔

عام رسائی رکھنے والے طبی جریدے جے اے ایم اے نیٹ ورک اوپن میں شائع شدہ امریکی میڈیکل ایسوسی ایشن کی ایک تحقیق کے مطابق 1990 سے 2021 کے درمیان ملک میں آتشیں اسلحے سے تقریباً 11 لاکھ 10 ہزار اموات ہوئیں جن میں سے تقریباً 86 فیصد مرد تھے۔

نتائج کے مطابق 2004 میں آتشیں اسلحہ سے کم اموات ہوئیں جن کی تعداد ہر  ایک لاکھ میں سے 10 رہی۔

یہ شرح 2010 میں دوبارہ بڑھنا شروع ہوئی جو 2021 تک 45.5 فیصد اضافے سے 14.7 اموات فی ایک لاکھ ہوگئی۔

مطالعہ میں نسل پرستی اور نسلی گروہوں کی جانب سے آتشیں اسلحہ کی شرح میں فرق کو بھی واضح کیا گیا ہے اور حالیہ برسوں میں اس میں اضافہ ہوا ہے۔

 20 سے 40 برس کے سیاہ فام غیر ہسپانوی مردوں اور 70 برس یا اس سے زیادہ عمر کے سفید فام غیر ہسپانوی مردوں میں سب سے  زیادہ قتل ریکارڈ کئے گئے۔

مزید یہ کہ 2010 کے بعد سے آتشیں اسلحہ سے خواتین کی خودکشی کرنے کی سالانہ شرح میں اضافہ ہوا ہے۔

۲ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

انگلینڈ اپنے انداز سے کھیلا ہم اپنی اسٹرنتھ...

قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق نے پہلے ٹیسٹ میں انگلینڈ کا 112 سالہ ریکارڈ توڑنے پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انگلینڈ نے اپنے انداز سے کھیلا ہے،راولپنڈی ٹیسٹ میں گزشتہ روز پہلے دن کے اختتام کے بعد پریس کانفرنس میں ثقلین مشتاق نے کہا کہ انگلینڈ کا جو اندازکرکٹ ہے انہوں نے اسی انداز سے کرکٹ کھیلی، ٹیسٹ کے پہلے روز انگلینڈ ٹیم میچ پر غالب رہی جس پر انہیں مبارکباد دیتا ہوں،ہیڈ کوچ نے پاکستانی ٹیم سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ کہنا لیکن جو ہماری اسٹرنتھ ہے ہمیں اس کو دیکھتے ہوئے میچ کھیلنا پڑے گا اور ہم اپنی ہی اسٹرنتھ میں چلیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

بھوک اور غربت کا خاتمہ ،مستقل معاشی نمو کو ی...

بھوک اور غربت کا خاتمہ ،مستقل معاشی نمو کو یقینی بنانااورپیداوار کو فروغ دیناجدید ٹیکنالوجیز کو اپنانے کے ذریعے ہی ممکن ہے،ٹیکنالوجی کی موافقت سے پاکستان معیشت کو کامیاب بنا سکتا ہے،پاکستان علم پر مبنی معیشت سے زرعی پیداواری صلاحیت ، ویلیو ایڈڈ صنعتی پیداوار اور جدید خدمات میں اضافہ کرسکتا ہے۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق کسی ملک کی معاشی نمو کو بڑھانے میں ٹیکنالوجی کا اہم کردار ہے لیکن پاکستان ترقی کو فروغ دینے کے لئے جدت کو اپنانے میں پیچھے رہ گیا ہے۔ٹیکنالوجی کی تیزی سے موافقت سے پاکستان معیشت کو واقعی میں کامیاب بنا سکتا ہے۔

ویلتھ پاک سے گفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل وزارت سائنس اور ٹکنالوجی خان محمد وزیر نے کہا کہ جدت ہر آغاز کی ترقی کی کلید ہے کیونکہ دنیا ایک ایسے انقلاب سے گزر رہی ہے جس میں اس بات پر بہت زور دیا گیا کہ لوگ اپنے علم کو کس طرح جدت طرازی کے لئے استعمال کرسکتے ہیں۔آج کی دنیا میں ، مصنوعی ذہانت اور سمارٹ ٹیکنالوجیز متاثر ہو رہی ہیں کہ ہم کس طرح رہتے ہیں ، پیدا کرتے ہیں اور استعمال کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مضبوط معاشی نمو کے لئے تکنیکی موافقت لازمی ہے۔ ترقی یافتہ دنیا کی کامیابی اس لئے ہے کہ اس نے ٹکنالوجی میں مستقل طور پر سرمایہ کاری کی ہے۔ اگر کوئی ملک کامیابی کو حاصل کرنا اور اقتدار حاصل کرنا چاہتا ہے تو ، اسے بھوک اور غربت کا خاتمہ کرنا پڑے گا اور مستقل معاشی نمو کو یقینی بنانا ہوگا ، اور یہ صرف پیداوار کو فروغ دینے کے لئے جدید ٹیکنالوجیز کو اپنانے کے ذریعے ہی ممکن ہے۔

محمد وزیر نے اس بات پر زور دیا کہ تکنیکی ترقی معاشی عمل کا ایک لازمی پہلو ہے۔ مسابقت، سامان اور خدمات تیار کرنے کے لئے ایک بہتر ، زیادہ موثر طریقہ تلاش کرنے کی خواہش ، ہر نئی تکنیکی ترقی سے فائدہ اٹھانے کے لئے ناگزیر ہے۔زیادہ تکنیکی بہتری کا مطلب سامان اور خدمات کی زیادہ موثر پیداوار اور اعلی معاشی نمو ہے۔ ٹکنالوجی کے بارے میں اچھی بات یہ ہے کہ اسے آسانی کے ساتھ دوسرے ممالک میں بھی برآمد کیا جاسکتا ہے۔ معاشی طاقت سے زیادہ عالمی مسابقت کی وجہ سے ملٹی نیشنل فرمیں اپنے پیداواری عمل میں زیادہ سے زیادہ ٹکنالوجی کواستعمال کرتی ہیں جس کا مطلب زیادہ مضبوط اور سرحد پار تجارتی سرگرمی ہے۔اس کے علاوہ ، ٹکنالوجی میں ترقی بہتر ملازمتوں کے مواقع کھول دیتی ہے۔ْ کیریئر کے بڑھتے ہوئے امکانات میں افرادی قوت کی بڑھتی ہوئی تربیت اور تعلیم کی ضرورت ہوتی ہے۔

انہوں نے کہاکہ جدت سے پیداواری لاگت میں کمی آتی ہے اور مصنوعات کے معیار اور مقدار میں اضافہ ہوتا ہے جو پھربھاری زرمبادلہ لاتے ہیں اور کسی ملک کی درآمدات کی مالی اعانت میں بھی بہت مدد کرتے ہیں ، اس طرح غیر ملکی ادائیگیوں میں توازن کو یقینی بناتے ہیں۔ ڈائریکٹر جنرل نے کہا کہ تکنیکی ترقی تحقیق اور ترقی میں مستقل سرمایہ کاری کا نتیجہ ہے۔بدقسمتی سے پاکستان نے بقایا نتائج کی ضمانتوں کے باوجود کبھی بھی تحقیق اور ترقی میں زیادہ دلچسپی نہیں ظاہر کی۔ چاہے یہ زراعت ہو یا صنعت ، ہم نے ہمیشہ بہتر نتائج کی امید میں آٹ موڈڈ تکنیک کا استعمال کیا ہے۔ تکنیکی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کے لیے اس دلچسپی کی کمی کی وجہ سے ، جہاں تک اس کے سامان اور خدمات کا تعلق ہے ، پاکستان عالمی منڈیوں میں مقابلہ کرنے میں ناکام رہتا ہے۔تاہم ، اگر پاکستان علم پر مبنی معیشت کا راستہ منتخب کرتا ہے تو ، اس سے زرعی پیداواری صلاحیت ، ویلیو ایڈڈ صنعتی پیداوار اور جدید خدمات میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ اس کا بنیادی ڈھانچے ، تعلیم اور صحت عامہ پر ایک سازگار اثر پڑے گا۔ اس طرح سے ، پاکستان اپنی معیشت اور ترقی یافتہ ممالک کے مابین پیداوار کے فرق کو کم کرنے کے قابل ہو جائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

اسپین میں وزیر اعظم ہائوس سمیت 5 اہم مقامات...

اسپین کے دارالحکومت میڈرڈ میں وزیر اعظم ہائوس سمیت پانچ اہم مقامات سے دھماکا خیز مواد برآمد کرلیا گیا،عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق بم ڈسپوزل ماہرین نے گزشتہ روز پانچ مقامات سے دھماکا خیز مواد برآمد کر کے انہیں ناکارہ بنا دیا جبکہ دارالحکومت سمیت ملک بھر میں سکیورٹی سخت کر دی گئی،اسپین کے نائب وزیر داخلہ نے میڈیا کو بتایا کہ اطلاعات ہیں کہ پانچوں لیٹر بم ملک کے اندر سے ہی بھیجے گئے۔سیکورٹی کے ذمہ دار جونیئر وزیر رافیل پیریز نے بتایا کہ دیسی ساختہ بم پیکجز کی شکل میں مقامات پر بھیجے گئے جن میں آتش گیر پاڈر اور ٹرپ وائر تھے، یہ دھماکے کے بجائے شعلے پیدا کرتے ہیں،لیٹر بموں کے اوپر اداروں کے سربراہوں کے نام بھی تحریر تھے۔ پانچ لیٹر بموں میں سے ایک دارالحکومت میں قائم یوکرینی سفارت خانے میں پھٹ گیا جس سے ایک سکیورٹی اہلکار زخمی ہوا،تین بموں کو ناکارہ بنایا گیا جبکہ ایک کو تحقیقات کے لیے رکھا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

اسلام آباد بین الاقوامی سطح پر سیاحوں کی ت...

پاکستان کا دارالحکومت اسلام آباد تاریخی مقامات ، یادگاروں ، ثقافتی سرگرمیوں اور قومی پارکوں کی وجہ سے بین الاقوامی سطح پر سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گیا،خوبصورتی میں دنیا میں سرفہرست،مارگلہ نیشنل ہلز پارک کے تحفظ کیلئے اقدامات جاری،پی ٹی ڈی سی بھی شہر کو مزید پر کشش بنانے کیلئے پیش پیش،سیاحوں کیلئے مناسب پالیسی کا نفاذ،ون ونڈو سہولت مرکز موجود۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کا دارالحکومت تاریخی مقامات ، یادگاروں ، ثقافتی سرگرمیوں اور قومی پارکوں کی وجہ سے بین الاقوامی سطح پر سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔پاکستان ٹورزم ڈویلپمنٹ کارپوریشن کے منیجنگ ڈائریکٹرآفتاب الرحمان نے ویلتھ پاک سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد سیاحت کی بے حد صلاحیت سے بھرا ہوا ہے۔

پاکستان کا دارالحکومت ہونے کے ناطے ، یہ قدرتی زمین کی تزئین کی ، تاریخی مقامات ، انسانی انجینئرنگ ، میونسپل خدمات اور منصوبہ بندی کی ایک حیرت انگیز پیش کش ہے۔ اسے دنیا کا سب سے خوبصورت دارالحکومت سمجھا جاتا ہے۔ ہمالیائی مانٹین رینج کے سرسبز سبز دامن ، مارگلا نیشنل پارک ، مزارات ، بدھا کی غاروں ، یادگاروں ، عجائب گھروں ، اور بہت سارے مقامات مرکز کشش ہیں۔ پی ٹی ڈی سی ہمیشہ سیاحت سے متعلق تمام سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لئے سرگرم رہتا ہے۔ سیاحوں کی ایک مناسب پالیسی کا نفاذ پاکستان میں سیاحت کو ایک مثبت تجربہ بنانے کے راستے پر ہے۔

اسلام آباد میں سیاحت کی ترقی اور فروغ کے بارے میں گفتگو میں مارگلا نیشنل پارک ، اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ ، سائنسی کمیٹی کے چیئرمین پروفیسر زاہد بیگ مرزا نے کہاکہ اس کے جغرافیائی مقام کی وجہ سے اسلام آباد کو ایک قابل ذکر سیاحتی مقام میں تبدیل کیا جا سکتا ہے۔ 1980 کی دہائی میں ، جیوویودتا کی وجہ سے مارگلا پہاڑیوں کے گھاس کے میدانوں کو مارگلا نیشنل پارک کے نام سے منسوب کیا گیا تھا۔ جیسے ہی اسے سرکاری عنوان ملا ، قدرتی جانشینی کم انسانی مداخلت کی وجہ سے حقیقی حیاتیاتی حالات کے مطابق ہوئی۔ پیدل سفر کے لئے ٹریلز کا ایک نیٹ ورک بھی قائم کیا گیا تھا اور جلد ہی یہ قومی پارک سے زیادہ پیدل سفر کرنے والوں کا پارک لگتا ہے۔ پیدل سفر کی سرگرمیوں کو ایک حد تک کنٹرول کیا گیا تھا جس سے جنگلی جانوروں بندر ، چیتے محفوظ رہ سکیں۔سیاحوں ، خاص طور پر مقامی لوگوں نے اس جگہ کو رش ٹورسٹ کا علاقہ بنا دیا۔ ماحول کو صاف رکھنے کے لئے تقریبا 300 رضاکار روزانہ کی بنیاد پر کچرا جمع کرتے ہیں۔

قومی پارکوں کی قدر کے بارے میں آگاہی ، اور مناسب قانون کی خاکہ کے ساتھ ایک پالیسی تیار کی گئی ہے اورجلد ہی اس پر عمل درآمد کیا جائے گا۔ گاڑیوں کے رش کی جانچ پڑتال بھی فطرت کے تحفظ کے منصوبے کا حصہ ہے۔پروفیسر زاہد نے کہا کہ معاشرتی تعاون ماحولیات اور سیاحوں کی دیکھ بھال کے لئے ایسی جگہوں کو دوستانہ بنانے کے لئے ایک اور اہم حصہ ہے۔ اس خاطر ، لوگوں کو ان کے آس پاس کی اہمیت اور معاشی قدر کے بارے میں آگاہ کرنا ضروری ہے۔ ایک چھوٹے پیمانے پر پیشہ ور مراکز بھی قائم کیے گئے تاکہ خواتین کو ہاتھ سے کڑھائی اور سلائی میں مالی طور پر مضبوط اور ہنر مند بنایا جاسکے۔ اب 5 سے 6 مراکز ان کی تربیت کے لئے کام کر رہے ہیں۔ یہ مراکز ان کی مصنوعات کو فروخت کرنے اور اپنی جگہ پر رہ کر مزید آرڈر حاصل کرنے میں بھی مدد کرتے ہیں۔ہم نے مقامی بچوں کو سبزیاں ، پھل اگانے کی بھی تربیت دی۔ بیج کارپوریشن آف پاکستان نے مختلف اقسام کے مفت بیج مہیا کرکے اس سلسلے میں تعاون کیا۔انہوں نے کہا کہ بعض اوقات قدرتی پارک سے جیواشم اور گولے بھی دریافت کیے جاتے تھے لیکن انہیں ان جگہوں پر بچایا جانا چاہئے جہاں وہ پائے گئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی بنیادوں کو فروغ دینے اور اس کے تحفظ کے ساتھ ، خاص طور پر اسلام آباد میں ، بڑے معاشی فوائد حاصل کیے جاسکتے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

نائیجریا کے صدر جنرل بوہاری کی اہلیہ کی تصوی...

نائجیریا میں یونیورسٹی کے ایک طالب علم کو ملک کی خاتون اول کا مذاق اڑانے پر اور ان کی ٹویٹ شدہ تصویر پر منفی تبصرہ کے ان کی شہرت کو نقصان پہنچانے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔ طالبعلم کی گرفتاری یونیورسٹی سے کی گئی ہے،عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ تقریبا پانچ ماہ پہلے کا ہے۔ جب اس طالبعلم نے خاتون اول کی تصویر پر بقول اس کے محض ایک تبصرہ کیا تھا۔ لیکن اس کے خلاف خاتون اول عائشہ بوہاری نے ہتک عزت کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرا دیا۔ اب اس کی گرفتاری کے بعد مقدمہ شروع کر دیا گیا ہے،چوبیس سالہ امینو آدمو نائیجیریا کے شمالی ریاست جیگاوا سے تعلق رکھتا ہے اور اسے گرفتاری کے بعد دارالحکومت ابوجا منتقل کر دیا گیا ہے۔ قانون سے متعلق حکام کا کہنا رتھا کہ اس طالبعلم کو اب دوبارہ 30 جنوری کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ اس کیس میں اسے دوسال تک کی سزا ہو سکتی ہے،اس کی گرفتاری اور دیگر امور کے بارے میں پولیس نے کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔

تاہم طالبعلم کے اہل خانہ اور ساتھیوں نے اس کی گرفتاری کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ آدمو کو برے تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے،اب آدمو جیل میں ہے اس کی درخواست ضمانت بھی التوا میں ہے اور عدالت نے اسے 30 جنوری کو دوبارہ طلب کیا ہے۔ آدمو کا کہنا تھا کہ اس نے خاتون اول کی تصویر پر محض تبصرہ کیا تھا،نائیجیریا میں سیاستدانوں اور بڑی شخصیات کی طرف سے اس طرح کے کیس درج کرانے کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے۔ اس سے پہلے بھی ایسا ہوتا رہا ہے، حتی کہ شہریوں کی طرف سے اہم شخصیات کے خلاف ایسی چیزوں کو روکنے کے لیے پچھلے ماہ ٹوئٹر پر ملک میں سات ماہ کے لیے پابندی لگا دی گئی تھی،انسانی حقوق کے ادارے ایمنسٹی انٹر نیشنل نے آدمو کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔ واضح رہے نائیجیریا کے صدر محمد بوہاری سابق فوجی جنرل ہیں۔ ان کا انداز حکومت اس طرح کے معاملات میں سخت گیری کا حامی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

جنسی سکینڈل کی زد میں آنیوالے سربین کھلاڑی ن...

جنسی سکینڈل میں ملوث ہونے کے الزامات کے بعد سربیا کی فٹ بال ٹیم کا رد عمل سامنے آگیا،اپنی ٹیم کے سوئٹزر لینڈ کیخلاف میچ کے موقع پر سربیا کی ٹیم کے سٹرائیکر ڈوسن ولاہووچ نے پریس کانفرنس کا آغاز کرتے ہوئے کہا مجھے افسوس ہے۔ انہوں نے اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کی تردید کر دی۔ ان پر الزامات تھے کہ ان کے 2022کے ورلڈ کپ میچ میں کم وقت کیلئے شرکت کی وجہ یہ تھی کہ اس دوران وہ اپنی ٹیم کے گول کیپر راجکووچ کی بیوی کے ساتھ قابل اعتراض سرگرمیوں میں ملوث تھے،اپنے ملک کے میچوں میں سربیا کے سٹرائیکر کی عدم موجودگی نے شکوک و شبہات کو جنم دیا تھا اور سربیا کے میڈیا نے رپورٹ کیا کہ ورلڈ کپ میں ان پر بھروسہ نہ کرنے کی وجہ ان کے اپنے ساتھی راجکووچ کی اہلیہ کے ساتھ اچھے تعلقات کی استواری تھی۔ تاہم سٹرائیکر ڈوسن ولاہووچ نے ان الزامات کی تردید کر دی ہے،سوئٹزرلینڈ کے میچ سے قبل پریس کانفرنس کے دوران بات کرتے ہوئے ولا ہووچ نے کہا مجھے افسوس ہے کہ مجھے ورلڈ کپ میں پریس کانفرنس کا آغاز اس طرح کرنا پڑا، لیکن مجھے اس پر بات کرنا پڑ رہی ہے کیونکہ میرا نام اچھالا جا رہا ہے،انہوں نے کہا کہ اتنی احمقانہ بات پر تبصرہ کرنے کی ضرورت نہیں ہے، یہ بات واضح ہے کہ یہ لوگ بور ہو رہے ہیں اور ان کے پاس اس سے بہتر کرنے کے لیے کچھ نہیں ہے۔ لیکن یہ واضح ہے کہ موجودہ وقت میں ان کا یہ کام ٹیم کے قومی مفاد کے خلاف ہے،22سالہ ولاہووچ نے کہا کہ ہم پہلے سے کہیں زیادہ متحد ہیں اور ٹیم کا ماحول پہلے سے بھی بہتر ہوگیا ہے۔ یہ کہانیاں مضحکہ خیز ہیں۔ میں صرف اپنے نام اور سالمیت کی حفاظت کرنا چاہتا ہوں، اس لیے میں اس کا مقابلہ کروں گا ، اگر ضروری ہوا تو قانونی کارروائی بھی کروں گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

مالی سال2021-22 میں لکی سیمنٹ لمیٹڈ کی آمدنی...

مالی سال2021-22 میں لکی سیمنٹ لمیٹڈ کی آمدنی 50 فیصد بڑھ کر 402 ارب روپے ہوگئی ،کمپنی کے مجموعی منافع میں 32.9 فیصد کا اضافہ،لکی سیمنٹ مورگن اسٹینلے کیپیٹل انٹرنیشنل انڈیکس میں بھی شامل،حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق2021-22 میں لکی سیمنٹ لمیٹڈ کی آمدنی 50.2 فیصد بڑھ کر 402.2 بلین روپے ہوگئی جو مالی سال 21 کی اسی مدت میں 267 بلین روپے تھی۔اسی طرح مالی سال 22 کے دوران کمپنی کے مجموعی منافع میں 32.9 فیصد کا اضافہ ہوا جو مالی سال 21 کی اسی مدت میں 47.5 بلین روپے کے مقابلے میں 63.2 بلین روپے تھے۔ کمپنی نے مالی سال 22 میں 36.4 بلین روپے کاخالص منافع حاصل کیا جو پچھلے سال کے اسی عرصے میں 28.2 بلین روپے تھاجس میں سال بہ سال 29 فیصد اضافہ ہوا ہے۔لکی سیمنٹ لمیٹڈ کے سئنیر منیجر اکاونٹس زیشان احمد نے ویلتھ پاک کو انٹرویو میں کہا کہ مورگن اسٹینلے کیپیٹل انٹرنیشنل انڈیکس میں چار پاکستانی کمپنیوں کو شامل کرنا ممکنہ طور پر عالمی تجارت میں ملک کے تشخص کو بہتر بنائے گا۔گلوبل انڈیکس فراہم کنندہ ایم ایس سی آئی کے نیم سالانہ جائزے میں پی ایس ایکس کی فہرست میں شامل چار کمپنیاں شامل کی گئیں جن میں پاکستان آئل فیلڈز لمیٹڈ ، ٹی آر جی پاکستان ، سسٹم لمیٹڈاور لکی سیمنٹ شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس اعلان پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میںاس فہرست میں شامل کمپنیوں کے حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں۔ ایم ایس سی آئی کے نیم سالانہ جائزے میں شمولیت نہ صرف ہماری کمپنی بلکہ مجموعی طور پر کارپوریٹ سیکٹر کے لئے بھی فائدہ مند ثابت ہوگی۔ تکنیکی فریم ورک اور تازہ ترین قواعد سے پرے درجہ بندی میں اپ گریڈ پوری معیشت کو متاثر کرسکتا ہے اور عالمی تجارت میں کسی قوم کے تشخص کو بڑھا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دانشمندی کے ساتھ وسائل مختص کرنے اور جدید ترین ٹکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے اعلی معیار کے سیمنٹ کی تیاری ہمارا مقصدہے اور ایک ترقی پر مبنی کاروبار بننا ہے جو قیمتوں پر مقابلہ کرسکتا ہے اور صارفین کو مطمئن کرسکتا ہے۔ طویل مدتی مقاصد کو پورا کرنے کے لیے ہم کوشش کرتے ہیں کہ بہترین انسانی وسائل کو بروئے کار لائیں۔ ہم اپنے اسٹیک ہولڈرز کو طویل مدتی قدر اور مستحکم نمو دینا چاہتے ہیں۔ ہم اپنی ماحولیاتی ذمہ داریوں اور کارپوریٹ سماجی ذمہ داری سے وابستگی سے واقف ہیں اور ہم ماحول پر کسی بھی منفی اثرات کو کم کرنے کے لئے کام کرتے ہیں۔زیشان احمدنے کہا کہ ایک معیشت کے مسائل ساختی عدم توازن ہیں جو طویل مدتی معاشی نمو اور ترقی میں ناقابل تلافی رکاوٹوں کے طور پر کام کرتے ہیں۔ پاکستان میں ساختی امور میں معاشی سرگرمیوں میں غیر متناسب اعلی حکومت کی شمولیت ، ایک غیر رسمی معیشت ، امپورٹ متبادل سرگرمیوں کی طرف متعصب پالیسی ، عوامی پالیسیوں میں خدمات کی معیشت کو نظرانداز کرنے ، بچت کی کم شرح اور اس کے نتیجے میں ناکافی سرمایہ کاری کو ترقی دینے کے لئے پالیسی شامل ہے اورہم ان مسائل کو حل کرنے سے قاصر ہیں۔ پاکستان کو زیادہ سے زیادہ اور جامع نمو کی راہ پر گامزن کرنے کے لئے ، فوری طور پر پالیسی میں تبدیلیوں کی ضرورت ہوتی ہے جن میں محصولات کو متحرک کرنے کے ذریعے عوامی مالی معاملات کو مستحکم کرنا ، بیکار اور کم ترجیحی علاقوں پر اخراجات کو کم کرنا ، مالیاتی فریم ورک کو مضبوط بنانا اور توانائی کے شعبے کو مستحکم کرنا شامل ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

امریکہ نے حزب اللہ کی مالی مدد پر لبنان میں...

امریکہ نے لبنانی حزب اللہ گروپ کو مالیاتی خدمات فراہم کرنے اور گروپ کے لیے ہتھیاروں کی خریداری میں سہولت فراہم کرنے کے الزام میں افراد اور کمپنیوں پر مزید پابندیاں عائد کر دیں،امریکی محکمہ خزانہ نے ایک بیان میں کہا کہ وزارت خزانہ کے دفتر برائے غیر ملکی اثاثہ جات کنٹرول نے حزب اللہ کو مالیاتی خدمات فراہم کرنے پر لبنان میں مقیم دو افراد اور دو کمپنیوں پر پابندیاں عائد کی ہیں۔ گروپ کے لیے ہتھیاروں کی خریداری میں سہولت کاری میں ملوث ایک اور شخص کے خلاف بھی کارروائی کی گئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

امریکہ میں گزشتہ 30 برس میں آتشیں اسلحے سے 1...

ایک نئی تحقیق کے مطابق امریکہ میں گزشتہ 30 برس کے دوران آتشیں اسلحے سے 10 لاکھ سے زائد افراد موت کے منہ میں چلے گئے۔عام رسائی رکھنے والے طبی جریدے جے اے ایم اے نیٹ ورک اوپن میں شائع شدہ امریکی میڈیکل ایسوسی ایشن کی ایک تحقیق کے مطابق 1990 سے 2021 کے درمیان ملک میں آتشیں اسلحے سے تقریبا 11 لاکھ 10 ہزار اموات ہوئیں جن میں سے تقریبا 86 فیصد مرد تھے۔نتائج کے مطابق 2004 میں آتشیں اسلحہ سے کم اموات ہوئیں جن کی تعداد ہر ایک لاکھ میں سے 10 رہی۔یہ شرح 2010 میں دوبارہ بڑھنا شروع ہوئی جو 2021 تک 45.5 فیصد اضافے سے 14.7 اموات فی ایک لاکھ ہوگئی۔مطالعہ میں نسل پرستی اور نسلی گروہوں کی جانب سے آتشیں اسلحہ کی شرح میں فرق کو بھی واضح کیا گیا ہے اور حالیہ برسوں میں اس میں اضافہ ہوا ہے۔ 20 سے 40 برس کے سیاہ فام غیر ہسپانوی مردوں اور 70 برس یا اس سے زیادہ عمر کے سفید فام غیر ہسپانوی مردوں میں سب سے زیادہ قتل ریکارڈ کئے گئے۔مزید یہ کہ 2010 کے بعد سے آتشیں اسلحہ سے خواتین کی خودکشی کرنے کی سالانہ شرح میں اضافہ ہوا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

سینیگال،پارلیمنٹ اجلاس میں اراکین گتھم گتھا...

سینیگالمیں پارلیمنٹ اجلاس کے دوران حکومتی اور اپوزیشن اراکین آپس میں گتھم گتھا ہوگئے،غیر ملکی میڈیا کے مطابق بجٹ اجلاس کے دوران سینیگال کا پارلیمنٹ اکھاڑہ بن گیا۔ اجلاس میں حکومتی اور اپوزیشن اراکین میں کسی معاملے پر بحث ہوئی اور پھر دونوں میں تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا،اپوزیشن جماعت کے رکن نے خاتون ممبر کو زوردار تھپڑ جڑ دیا، خاتون ممبر بھی رائل رمبل سمجھتے ہوئے میدان میں اتریں اور تھپڑ مارنے والے پر کرسی پھینکی اور ٹھڈا مار کر نیچے گرا دیا،کرسی پھینکتے وقت خاتون کو دوسرے اپوزیشن رکن نے پیٹ پر لات مار کر نیچے گرا دیا۔ ایک جوشیلے ممبر نے لڑائی کے جوہر دکھانے کے لیے اپنا جبہ ہی اتار پھینکا۔ مار کٹائی میں خاتون کی وگ فرش پر رلتی رہی،اس پورے منظر کی ویڈیو سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر گردش کر رہی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین کے ڈونگ گوان کا پاکستان میں چینی کاروبار...

چین کے جنوبی صوبہ گوانگ ڈونگ کے ووکیشنل تربیتی اسکول ڈونگ گوان پولی ٹیکنیک نے پاکستان میں چینی کاروباری اداروں کے لیے ملازمین کی آن لائن تربیت کا آغاز اس امید کے ساتھ کیا ہے کہ اس سے پاک چین ووکیشنل تربیت میں اضافہ ہوگا۔سا ئنو مال (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے 134 ملازمین نے اپنی تکنیکی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لئے افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔سائنو مال (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر زرغام عباس نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ چونکہ کمپنی اپنے پاکستانی عملے کی ترقی کو زیادہ اہمیت دیتی ہے، اس لیے ملازمین کی چینی زبان کی صلاحیت کو بہتر بنانا اور ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافہ کمپنی کی اشد ضرورت ہے۔زرغام عباس نے امید ظاہر کی کہ تربیت کے بعد تمام ملازمین کے علم، مہارت اور کام کے طریقہ کار میں نمایاں بہتری آئے گی۔ڈونگ گوان پولی ٹیکنیک کے صدر ہی ڈنگ شیو نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ اس طرح کی تربیت باقدعدگی سے جاری رہے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

فیفا ورلڈ کپ میدان فلسطینیوں کے لیے سفارت کا...

قطر میں جاری فیفا ورلڈ کپ میں میدان فلسطینیوں کے لیے سفارت کار بن گئے اور میچ کسی بھی ملک کے ساتھ ہو پرچم فلسطین کے لہرائے جا رہے ہیں،عالمی میڈیا رپورٹسکے مطابق قطر میں جاری دنیا کے سب سے مقبول کھیل فٹبال ورلڈ کپ 2022 میں جہاں ایک طرف دنیا کی 32 ٹیموں اور ان کے شائقین میں جوش و خروش پایا جاتا ہے وہیں یہ گراونڈ فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے میدانوں میں تبدیل ہو کر مظلوم فلسطینیوں کے لیے سفارت کار بن گئے ہیں۔ میچ کسی بھی ملک کا ہو پرچم فلسطین کے لہرائے جا رہے ہیں،دنیا بھر سے فٹبال کے عالمی مقابلے دیکھنے کے لیے آنے والے شائقین کھیل میدانوں میں فلسطینی پرچم لہرا کر مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی اور قابض اسرائیل کے خلاف اپنے ردعمل کا اظہار کرکے صہیونیوں کو دو ٹوک پیغام دے رہے ہیں،گزشتہ روز تیونس اور فرانس کے میچ میں ایک فین فلسطین کا جھنڈا لے کر میدان میں آیا اور میچ کی اسرائیلی براہ راست نشریات میں شائقین نے فلسطین کے حق میں نعرے لگائے جس کے بعد صہیونی صحافیوں کو سبکی کا سامنا کرنا پڑا،ایک صحافی کو شائقین سے بات کرتے ہوئے اس وقت سخت شرمندگی اٹھانا پڑ گئی، جب اس نے اپنا تعارف بطور اسرائیلی کروایا۔ عرب شائقین نے بھی اسرائیلی صحافیوں کو دھتکارتے ہوئے دو ٹوک بتا دیا ہے کہ اسرائیل نہیں بلکہ فلسطین ہی حقیقت ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

امریکا نے کالعدم القاعدہ برصغیر اور اورٹی ٹی...

امریکا نے کالعدم القاعدہ برصغیر اور تحریک طالبان پاکستان(ٹی ٹی پی)کے چار رہنماوں کو عالمی دہشتگرد قرار دے دیا،امریکی وزات خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کالعدم القاعدہ برصغیر کے امیر اسامہ محمود اور نائب امیر عاطف یحی کو دہشتگرد قرار دیا گیا ہے،امریکی وزارت خارجہ کی جانب سے کالعدم القاعدہ برصغیر کی بھرتیوں کے معاملات دیکھنے والے محمد معروف کو بھی دہشتگرد قرار دیا گیا ہے،کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے قاری امجد کو بھی امریکی وزارت خارجہ نے دہشتگرد قرار دے دیا ہے،امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھاکہ قاری امجد خیبرپختونخوا میں آپریشنز اور عسکریت پسندوں کا سرغنہ ہے،اس حوالے سے امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا کہ امریکا افغانستان میں سرگرم دہشتگرد گروپوں کی طرف سے لاحق خطرات کا مقابلہ کرنے کیلئے پرعزم ہے،انٹونی بلنکن نے کہا کہ اس بات کو یقینی بنانا ہوگا کہ افغانستان دہشتگردوں کی آماجگاہ نہ بنے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

دنیا بھر میں 5کروڑ افراد کسی نہ کسی قسم کی غ...

اس وقت دنیا بھر میں 5 کروڑ افراد کسی نہ کسی قسم کی غلامی میں زندگی بسر کرہے ہیں، انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کے مطابق دراصل عالمی ادارے دنیا بھر میں جاری انسانی اسمگلنگ، جبری مزدوری، قرض چکانے کے لیے خدمت، جبری خدمت کے عوض شادی اور کاروباری جنسی استحصال کو جدید غلامی قرار دیتے ہیں،اس وقت 5 کروڑ میں سے 2 کروڑ 80 لاکھ افراد جبری مزدوری اور 2 کروڑ 20 لاکھ افراد جبری شادی کے چنگل میں پھنسے ہوئے ہیں،ماضی میں دنیا بھر میں غلامی ایک ادارہ اور کاروبار تھا، یورپی اقوام غلاموں کی تجارت میں سب سے بدنام رہیں۔ افریقہ سے لاکھوں لوگوں کو اغوا کر کے غلام بنایا جاتا اور دنیا بھر میں فروخت کیا جاتا تھا،برطانوی سلطنت میں سنہ 1833میں غلامی کا خاتمہ ہوگیا تاہم جدید غلامی ایکٹ جس میں انسانی اسمگلنگ اور جبری مشقت کو غیر قانونی قرار دیا گیا، صرف چند برس قبل سنہ 2015 میں منظور کیا گیا،امریکا میں سولہویں صدر ابراہام لنکن نے غلامی کو ختم کرنے کی ٹھانی اور اس کے لیے طویل خانہ جنگی لڑی، اس جنگ کو امریکا کی خونریز ترین جنگ کہا جاتا ہے،بالآخر لنکن اپنے عظیم مقصد میں کامیاب رہا اور 1865 میں امریکا میں غلامی غیر قانونی قرار پائی،امریکا کی واک فائونڈیشن کا کہنا تھا کہ ہر 3غلام افراد میں ایک بچہ شامل ہے جو غلامی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہے، جبکہ غلاموں کی نصف تعداد خواتین اور نوجوان لڑکیوں پر مشتمل ہے،گلوبل سلیوری انڈیکس کے مطابق جن 10 ممالک میں اس وقت بڑے پیمانے پر غلامی موجود ہے، ان میں جنوبی کوریا، ایران، افغانستان اور چند افریقی ممالک شامل ہیں اور بدقسمتی سے پاکستان بھی اس میں آٹھویں نمبر پر ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

کراچی سستے شہروں میں شامل، عالمی فہرست میں ن...

اکنامسٹ انٹیلیجنس یونٹ کی رپورٹ میں کراچی کو کو دنیا کے سستے ترین شہروں میں شامل کرلیا گیا۔ اکنامسٹ انٹلیجنس یونٹ نے دنیا کے مہنگے اورسستے ترین شہروں کی فہرست جاری کردی۔ کراچی دنیا کے سستے ترین شہروں کی فہرست میں چوتھے نمبر پر ہے۔ نیویارک اور سنگاپور دنیا کے مہنگے ترین شہروں میں سرفہرست ہیں۔ سالانہ سروے کے مطابق دنیا کے مہنگے ترین شہروں میں ہانگ کانگ، لاس اینجلس ، زیورچ، جینیوا، سان فرانسسکو، پیرس اورکوپن ہیگن شامل ہیں۔ کراچی کے علاوہ بنگلور، احمد آباد، الماتے، تاشقند، تیونس، تہران، طرابلس اور دمشق دنیا کے سستے ترین شہرہیں۔سروے میں دنیا کے 172 شہروں کا موازنہ کیا گیا ہے۔سروے کے مطابق ایکسچینج ریٹ میں اتار چڑھا اور شرح سود میں اضافے کی وجہ سے دنیا بھر میں مہنگائی میں اضافہ ہوا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

دہشت گردی کی لہر،نیکٹا نے نیشنل کانٹر ٹیرراز...

ملکی میں شروع ہونے والی دہشت گردی کی حالیہ لہر کے پیش نظر نیشنل کانٹر ٹیررازم اتھارٹی(نیکٹا)نے نیشنل کانٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ بنانے کی تجویز دے دی ہے، اور نیشنل کوآرڈینیٹر نیکٹا رائے طاہر نے وزیراعظم شہبازشریف کو تجویز بھی بھجوا دی ہے۔ نیشنل کوآرڈینیٹر نیکٹا رائے طاہر نے اپنی تجویز میں کہا ہے کہ نیکٹا کے زیر نگرانی وفاق کی سطح پر نیشنل سی ٹی ڈی بنایا جائے، نیشنل سی ٹی ڈی ملک بھر میں کارروائیاں کر سکے گی۔ نیشنل کوآرڈینیٹر نیکٹا نے مقف پیش کیا ہے کہ نیشنل سی ٹی ڈی دہشت گردی کے خلاف ایک مثر ادارہ ہوگا، وفاق میں بھی نیشنل سی ٹی ڈی کے اپنے تھانے ہوں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ڈاکٹر اسد مجید کو سیکرٹری خارجہ مقرر ، نوٹیف...

حکومت نے ڈاکٹر اسد مجید کو سیکرٹری خارجہ مقرر کر دیا۔ ڈاکٹر اسد مجید کو سیکرٹری خارجہ مقرر کیے جانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے، ڈاکٹر اسد مجید کا تعلق فارن سروسز پاکستان سے ہے اور وہ گریڈ 22 کے افسر ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈاکٹر اسد مجید اس وقت بیلجیئم میں پاکستانی سفارتخانے میں ذمے داریاں انجام دے رہے ہیں۔ واضح رہے کہ سہیل محمود کی ریٹائرمنٹ کے بعد سے سیکرٹری خارجہ کا عہدہ 29 ستمبر سے خالی تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

قومی اسمبلی،عمرانیات کی متنازع کتاب کے ناشری...

قومی اسمبلی میں عمرانیات کی متنازع کتاب سے متعلق اٹھائے جانے والے معاملے پر ناشرین کے خلاف کارروائی کی منظوری دے دی گئی ہے۔ علامہ اقبال یونیورسٹی میں پڑھائی جانے والی ایک متنازع کتاب پر پابندی لگانے سے متعلق ڈپٹی اسپیکر نے رولنگ دے دی ہے اور معاملہ متعلقہ کمیٹی کو بھجوا دیا ہے۔ قبل ازیں جماعت اسلامی کے رکن قومی اسمبلی عبدالاکبر چترالی نے متنازع کتاب کا معاملہ ایوان میں اٹھایا تھا، جس میں کہا گیا تھا کہ علامہ اقبال یونیورسٹی میں گیارہویں جماعت کو آئینہ عمرانیات کی کتاب پڑھائی جا رہی ہے۔ آئینہ عمرانیات نامی کتاب میں بتایا جا رہا ہے کہ خواتین کا پردہ ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہے بلکہ سود پر پابندی بھی ترقی میں رکاوٹ کا سبب بنتی ہے۔متنازع کتاب میں اسلام کے بنیادی اصولوں پر شدید تنقید کی گئی ہے، لہذا اس پر فوری پابندی عائد کر کے کتاب چھاپنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے ۔ قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر نے کتاب پر پابندی عائد کرنے، کتاب چھاپنے والوں کے خلاف کارروائی کی رولنگ دے دی اور معاملہ متعلقہ کمیٹی کو بھی بھجوا دیا ہے۔ واضح رہے کہ علامہ اقبال یونیورسٹی میں آئینہ عمرایات کے نام سے گیارہویں جماعت کو ایک متنازع کتاب پڑھائی جا رہی تھی، جس میں معاشرتی تبدیلی کی راہ میں رکاوٹ بننے والے عناصر کے باب میں مذہب احکامات کے خلاف موضوع بناتے ہوئے کہا گیا تھا کہ اسلام ایک ترقی پذیر مذہب ہے، اس نے ہمیں ایسا واحد حل دیا ہے، جس کو ہم اب بھی استعمال کرتے ہیں۔ کتاب میں بطور مثال بتایا گیا کہ آزادی نسواں وغیرہ پر اسلام پابندی لگاتا ہے لیکن آج کل یہ کوئی اہمیت نہیں رکھتا۔ پھر پردہ ہے اگر ہم یہ جانتے ہیں کہ عورتوں کو بھی مردوں کے ساتھ ساتھ چلنا ہوتا ہے تو پھر معاشی تبدیلی میں رکاوٹ پردہ ہے اور سود کو قرآن پاک منع کرتا ہے لیکن آج کل کوئی بھی معیشت سود کے بغیر نہیں چلتی، چنانچہ یہ بھی رکاوٹ ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

لاہور ہائیکورٹ کا سموگ کے پیش نظر ہفتے میں ت...

لاہور ہائیکورٹ نے سموگ کے پیش نظر تمام سرکاری اور پرائیویٹ سکولز کو تین دن بند کرنے کا عندیہ دے دیا۔ لاہور ہائیکورٹ میں سموگ کے تدارک کے حوالے سے درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس شاہد کریم ہارون فاروق سمیت دیگر نے درخواستوں پر سماعت کی، عدالت نے سموگ کے پھیلا پر تشویش کا اظہار کیا۔ جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ سموگ کی صورتحال دن بدن بگڑ رہی ہے، پنجاب حکومت سنجیدہ نہیں لگ رہی، ہمیں اس حوالے سے بین الاقوامی ماہرین کی ضرورت ہے۔ عدالت میں دوران سماعت جسٹس شاہد کریم نے کہا کہ سموگ کے پیش نظر تمام سرکاری اور پرائیویٹ سکول ہفتے میں تین روز بند جبکہ دو روز ورک فار ہوم کرنا پڑے گا، متعلقہ منسٹرز سے رابطہ کر کے بتائیں، اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کرا دیتے ہیں، محکمہ ماحولیات نے بھٹوں صنعتوں کے حوالے سے رولز بنانے تھے، رولز بنائیں کہ اب بھٹہ یا فیکٹری سیل نہیں ہوگی بلکہ اسے گرایا جائے گا، بھٹہ مالکان اور فیکٹری مالکان کے خلاف فوجداری مقدمات بھی درج کیے جائیں۔ عدالت نے محکمہ ماحولیات کو ہدایت کی کہ آئندہ سماعت تک رولز بنا کر پیش کریں، ہم آئندہ منگل کو دوبارہ سماعت کریں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

رواں سال کے پہلے 10 ماہ میں پاکستان کی چین ک...

عوامی جمہوریہ چین کی کسٹمز کی جنرل ایڈمنسٹریشن (جی اے سی سی) نے کہا ہے کہ رواں سال کے پہلے 10 ماہ میں پاکستان کی چین کو چاول کی برآمدات 1,121,592.571 ٹن کے حجم کے ساتھ 425.90 ملین ڈالر سے تجاوز کر گئیں۔چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ رواں سال کے پہلے 10 ماہ میںکے دوران، زرعی مصنوعات میں دو طرفہ تجارت میں نمایاں اضافہ ہوا اور چین نے 10 لاکھ ٹن سے زیادہ مختلف اقسام کے چاول درآمد کیے، جس میں 41 فیصد اضافہ ہوا۔ پچھلے سال اسی عرصے میں یہ حجم کے لحاظ سے 705,931.676 ٹن اور مالیت کے لحاظ سے 301.21 ملین ڈالر سے زیادہ تھا۔ اس سال 124.69 ملین ڈالر کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔ جی اے سی سی کے مطابق پاکستان سے ٹو ٹا چاول (کموڈٹی کوڈ 10063020) کی درآمد 3.65 فیصد اضافہ کے ساتھ.57 192 ڈالر سے 199.62 ملین ڈالر اور حجم کے لحاظ سے 20.50 گزشتہ سال کے 408,194.590 ٹن سے 491,878.156 ٹن تک پہنچ گیا ہے ۔گوانگزو میں قونصلیٹ جنرل کے کمرشل قونصلر محمد عرفان نے چائنہ اکنامک نیٹ کو بتایا کہ پاکستان چین کو اپنی برآمدات بالخصوص زرعی شعبے میں بڑھانے کے لیے کوشاں ہے۔

پاکستانی چاول اپنے اچھے ذائقے اور معیار کی وجہ سے چینی مارکیٹ میں مقبول ہو رہے ہیں۔عرفان نے مزید کہا چین دنیا کا سب سے بڑا درآمد کنندہ ہے اور پاکستانی مصنوعات کو اس مارکیٹ میں جگہ مل رہی ہے جبکہ چینی ہائبرڈ بیج اور ٹیکنالوجی نے پاکستانی کسانوں کو ان کی پیداوار بڑھانے میں مدد دی۔ یہاں اچھی قیمتوں نے چاول کے برآمد کنندگان کو چین کو چاول برآمد کرنے میں بھی مدد فراہم کی ۔چین کو چاول کے ایک پاکستانی برآمد کنندہ ظہیر احمد نے سی ای این کو بتایا کہ پاکستان کو چین کو چاول کی برآمدات کو مزید بڑھانے کے لیے چینی ٹیکنالوجی درآمد کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ پالش اور شفٹ کرنے کے دوران زیادہ چاول ضائع ہو جاتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے پاس اعلیٰ معیار کی زمین ہے جو کہ چاول کی متنوع اقسام کی کاشت کے لیے موزوں ہے، کافی نوجوان لیبر اور زراعت کے لیے اچھا ماحول ہے لیکن اس سے قبل ٹیکنالوجی کی کمی کی وجہ سے، کم اوسط پیداوار اور انحطاط شدہ بیج چین کو کم برآمد کی بڑی وجہ تھے۔چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق انہوں نے کہا کہ سیلاب کی وجہ سے 45 فیصد سے زائد فصلیں تباہ ہو گئی ہیں جس سے دنیا کو ہماری برآمدات متاثر ہوں گی۔ پاکستانی کسانوں کو بار بار قدرتی آفات کا سامنا کرنا پڑتا ہے لیکن ہم ان مسائل کو جدید ٹیکنالوجی اور تکنیکوں کے ذریعے حل کرنے کے لیے چین سے سیکھ سکتے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

وزیراعظم نے لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی ریٹائر...

وزیراعظم شہباز شریف نے لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی قبل ازوقت ریٹائرمنٹ کی منظوری دیدی۔ نجی ٹی وی کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے نئے آرمی چیف کی نامزدگی کے فورا بعد قبل ازوقت ریٹائرمنٹ کی درخواست دیدی تھی، جو جی ایچ کیو، وزارت دفاع سے پراسیس ہوتی ہوئی وزیراعظم آفس پہنچی جس کی شہباز شریف نے منظوری دیدی۔ یاد رہے کہ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے اپریل 2023 میں ریٹائر ہونا تھا۔ دوسری جانب لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس بھی قبل از وقت ریٹائرمنٹ لے چکے ہیں، وہ 27 اپریل 2023 کو ریٹائرڈ ہو رہے تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

مئی کیس،حکومت توہین عدالت کارروائی کیلئے کیس...

سپریم کورٹ نے 25 مئی لانگ مارچ سے متعلق عمران خان کیخلاف توہین عدالت کیس میں ریمارکس دیے کہ حکومت توہین عدالت کارروائی کیلئے کیسے متاثرہ فریق ہے؟ سپریم کورٹ میں عمران خان کیخلاف توہین عدالت درخواست پر سماعت ہوئی۔ وزارت داخلہ کے وکیل سلمان بٹ نے دلائل دیے کہ عمران خان 24مئی سے ہی ڈی چوک جانے کی کال دے رہے تھے، عمران خان عدالتی حکم سے آگاہ تھے یہ بات ریکارڈ سے ثابت ہے، انہوں نے اپنے جواب میں غلط بیانی کی ہے، پہلے اپنے اور بعد میں وزیراعلی کے جیمرز کا کہا گیا۔جسٹس مظاہر نقوی نے ریمارکس دیے کہ سپریم کورٹ ٹرائل کورٹ نہیں ہے جو شہادتیں ریکارڈ کرے، حکومت کی درخواست پہلے ہی غیرموثر ہے، توہین کا معاملہ عدالت اور توہین کرنے والے کے درمیان ہوتا ہے، سپریم کورٹ نے کہا تھا عدالت چاہے گی تو کارروائی کرے گی، کوئی ایک عدالتی فیصلہ دکھا دیں جس میں غیرموثر کیس میں توہین عدالت کی کارروائی ہوئی ہو، لانگ مارچ حکومت کیخلاف احتجاج تھا ڈسپلن سے ہونے والی پریڈ نہیں۔

چیف جسٹس نے کہا کہ سپریم کورٹ نے خود معلومات مانگی تھیں جو سامنے لائی گئی ہیں۔ جسٹس یحیحی آفریدی نے کہا کہ سپریم کورٹ جانے اور معلومات جانے، درخواست کیسے قابل سماعت ہے؟۔ جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ 25 مئی والا کیس تو سپریم کورٹ نے نمٹا دیا تھا، موجودہ درخواست پچیس مئی والے حکم کا تسلسل کیسے ہو سکتی ہے؟ سپریم کورٹ نے کیس غیرموثر ہونے پر ختم کیا تھا، حکومت کیسے متاثرہ فریق ہے جو توہین عدالت کی کارروائی شروع کرائے؟۔ چیف جسٹس نے کہا کہ عدالت کے سامنے مواد آ گیا ہے اور عمران خان کا موقف بھی، عمران خان کہتے ہیں انہیں عدالتی حکم کا علم ہی نہیں تھا، حکومت صرف معاونت کر سکتی ہے، فیصلہ عدالت نے کرنا ہے، عدالت نے دیکھنا ہے کہ کن حالات میں کیا ہوا تھا، پچیس مئی کو حالات کشیدہ تھے، مظاہرین کسی کے کنٹرول میں نہیں تھے، لارجر بنچ نے جب سماعت شروع کی تو لانگ مارچ ختم ہوچکا تھا، کس نے کیا کہا اور کیا کال دی گئی تھی سب حالات کا جائزہ لینا ہے، دیکھنا ہے ڈی چوک پہنچنے والے مقامی تھے یا لانگ مارچ کا حصہ؟۔ وکیل وزارت داخلہ نے کہا کہ عمران خان ہمیشہ ڈی چوک ہی آنا چاہتے تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

قرضے اور اس پر شرح سود کی تفصیلات قومی اسمبل...

پاکستان تحریک انصاف کے دور میں لئے جانیوالے قرضے اور اس پر شرح سود کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کردی گئیں۔ ڈپٹی اسپیکر زاہد اکرم درانی کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس میں قرضوں اور سود کی تفصیلات پیش کرتے ہوئے بتایا گیا کہ پاکستان تحریک انصاف نے اپنے ساڑھے 3 سالہ دور حکومت میں 43 ارب سے زائد قرض لیا گیا۔ اگست 2018 سے دسمبر 2021 تک غیر ملکی قرضہ جات کی تقسیم 43 ارب 4 کروڑ ڈالرز تھی، 2 فیصد سود پر دو طرفہ 3 ارب 22 کروڑ امریکی ڈالرز کا قرضہ لیا گیا جبکہ بانڈز کی مد میں 3 قرب 50 کروڑ ڈالرز 7 فیصد شرح سود پر قرضہ حاصل کیا گیا۔ دستاویز میں کہا گیا ہے کہ کمرشل بینک کے ذریعے 14 ارب 53 کروڑ ڈالرز کا قرضہ لیا گیا جس پر سود کی شرح 3 فیصد تھی، 14 ارب 45 کروڑ ڈالرز کثیرالجہتی کی مد میں ایک فیصد شرح سود کے حساب سے قرضہ لیا گیا جبکہ سیف ڈیپازٹ کی مد میں 1 ارب ڈالر کا قرضہ ایک فیصد سود پر لیا گیا۔ اسی طرح ٹائم ڈیپازٹ کی مد میں 3 ارب ڈالر کا قرضہ 4 فیصد شرح سود پر حاصل کیا گیا جبکہ 3 ارب 33 کروڑ ڈالرز کا قرضہ ڈھائی فیصد سود سے حساب سے لیا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

معروف سینئر اداکار افضال احمد لاہور میں انتق...

معروف سینئر اداکار افضال احمد لاہور میں انتقال کر گئے۔ افضال احمد کو برین ہیمریج کے باعث گزشتہ روز جنرل ہسپتال لایا گیا تھا، افضال احمد کی حالت انتہائی تشویشناک تھی، جنرل ہسپتال انتظامیہ دوران علاج افضال احمد دم توڑگئے۔ جنرل ہسپتال انتظامیہ نے لیجنڈ اداکار سید افضال احمد کو الگ سے بیڈ نہیں دیا، دوران علاج ان کے بیڈ پر دوسرا مریض بھی موجود تھا۔ واضح رہے کہ افضال احمد گزشتہ 21 برس سے فالج کے مرض میں مبتلا وہیل چیر تک محدود تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

عمران خان کی نااہلی کے خلاف جلد سماعت کی متف...

اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن سے نااہلی کے فیصلے کے خلاف عمران خان کی جلد سماعت کی متفرق درخواست منظور کرلی۔ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے وکیل بیرسٹر گوہر علی خان اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہوئے اور سابق وزیراعظم کی جانب سے متفرق درخواست دائر کی۔ عمران خان کے وکیل نے اپنے مکل کی جانب سے توشہ خانہ کیس میں الیکشن کمیشن کی طرف سے نااہلی کے فیصلے کے خلاف جلد سماعت کی متفرق درخواست دائر کی۔ بعدازاں اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی متفرق درخواست کو منظور کرتے ہوئے اسے 8 دسمبر کو سماعت کے لیے مقرر کردیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

اعظم سواتی بلوچستان پولیس کے ہاتھوں گرفتار،...

پاکستان تحرین انصاف کے رہنما سینیٹر اعظم سواتی کو کوئٹہ پولیس نے گرفتار کرکے بلوچستان کی کچلاک جیل منتقل کردیا۔ سینیٹر اعظم سواتی کے خلاف بلوچستان اور سندھ میں مقدمات درج ہیں جب کہ راولپنڈی جلسے میں تقریر کے بعد اعظم سواتی کے خلاف کوئٹہ میں مقدمہ درج کیا گیا تھا، جس پر انہیں کوئٹہ پولیس نے گزشتہ شب حراست میں لے لیا۔ بلوچستان پولیس اعظم سواتی کو راتوں رات لے کر بلوچستان روانہ ہوگئی۔ انہیں کچلاک جیل میں منتقل کردیا گیا ہے۔ بلوچستان میں بھی اعظم سواتی کے خلاف متنازع ٹویٹ پر ایف آئی آرز درج ہیں۔ واضح رہے کہ اسلام آباد کی عدالت نے ایف آئی اے کی جانب مزید ریمانڈ درکار نہ ہونے پر گزشتہ روز اعظم سواتی کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھجوا دیا تھا۔ اعظم سواتی کو رات گئے تک اڈیالہ جیل منتقل ہی نہ کیاگیا جب کہ راتوں رات بلوچستان پولیس نے انہیں گرفتار کرکے کچلاک جیل منتقل کردیا ہے۔ قبل ازیں پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کے خلاف تضحیک آمیز تقریر کرنے پر درج مقدمے کے سلسلے میں کوئٹہ پولیس ان کی گرفتاری کے لیے اسلام آباد پہنچی تھی۔ اداروں کے خلاف تضحیک آمیز تقریر کے کیس میں سینیٹر اعظم سواتی کو کوئٹہ میں درج مقدمے میں بھی گرفتار کرنے کا فیصلہ اچانک سامنے آیا۔سینیٹر اعظم سواتی کی گرفتاری سے قبل اسلام آباد کی مقامی عدالت سے اجازت ضروری ہے جب کہ گزشتہ روز عدالت نے اعظم سواتی کو 14 روز کے لیے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا تھا ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

عمران خان کے ساتھ غداری کرنے والا اپنی سیاست...

سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ قوم اور پارلیمان عمران خان کے پیچھے کھڑی ہیں، عمران خان کے ساتھ غداری کرنے والا اپنی سیاست دفن کرے گا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں شیخ رشید احمد نے کہا کہ دیر یا سویر جب بھی الیکشن ہوئے پی ڈی ایم کی سیاسی موت دیوار پے لکھی گئی ہے، آصف زرداری اور شہبازشریف چلے ہوئے کارتوس ہیں، آصف زرداری سندھ کی فکر کریں۔ سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ 30 جنوری سے پہلے قبل از وقت الیکشن کا فیصلہ ہوجائے گا، سیاسی اعصاب کی جنگ تیز ہوگئی ہے، عمران خان یہ جنگ جیتے گا، پاکستانی معیشت اور حکومت دونوں ڈوب رہے ہیں۔ سربراہ عوامی مسلم لیگ نے مزید کہا کہ تارکین وطن پاکستانی بینکوں سے پیسے نکلوارہے ہیں اور پاکستانی باہر کے بینکوں میں بھیج رہے ہیں، روس نے تیل دینے سے انکار کر دیا ہے، گوگل نے کیریئر پیڈا معطل کر دیا ہے، مہنگائی دوگنی زرمبادلہ کم ہوگیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

عمران خان کے ساتھ غداری کرنے والا اپنی سیاست...

سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ قوم اور پارلیمان عمران خان کے پیچھے کھڑی ہیں، عمران خان کے ساتھ غداری کرنے والا اپنی سیاست دفن کرے گا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں شیخ رشید احمد نے کہا کہ دیر یا سویر جب بھی الیکشن ہوئے پی ڈی ایم کی سیاسی موت دیوار پے لکھی گئی ہے، آصف زرداری اور شہبازشریف چلے ہوئے کارتوس ہیں، آصف زرداری سندھ کی فکر کریں۔ سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ 30 جنوری سے پہلے قبل از وقت الیکشن کا فیصلہ ہوجائے گا، سیاسی اعصاب کی جنگ تیز ہوگئی ہے، عمران خان یہ جنگ جیتے گا، پاکستانی معیشت اور حکومت دونوں ڈوب رہے ہیں۔ سربراہ عوامی مسلم لیگ نے مزید کہا کہ تارکین وطن پاکستانی بینکوں سے پیسے نکلوارہے ہیں اور پاکستانی باہر کے بینکوں میں بھیج رہے ہیں، روس نے تیل دینے سے انکار کر دیا ہے، گوگل نے کیریئر پیڈا معطل کر دیا ہے، مہنگائی دوگنی زرمبادلہ کم ہوگیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ملک بھر میں کورونا کے مزید 24 کیسز رپورٹ، 41...

ملک بھر میں کورونا کے مزید 24 کیسز رپورٹ، 41 مریضوں کی حالت نازک ۔قومی ادارہ صحت ( ( این آئی ایچ )کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران 9 ہزار 093 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 24 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔ اس طرح 24 گھنٹوں میں کئے گئے مثبت کورونا ٹیسٹ کی شرح 0.26 فیصد رہی ہے، مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے کوئی بھی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 41 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

اے آئی آئی بی کا 500 ملین ڈالر کا قرض پاکستا...

اے آئی آئی بی کا 500 ملین ڈالر کا قرض پاکستان کی سماجی تحفظ کے نیٹ ورک کو مضبوط بنانے میں مدد فراہم کرے گا ۔گوادر پرو کے مطابق پاکستان کو 500 ملین ڈالر کا قرض سماجی تحفظ، خوراک کی حفاظت، اور کاروبار کے لیے سپورٹ کو مضبوط بنانے کے لیے اہم انسداد سائیکلی فنانسنگ فراہم کرے گا،یہ بات چین کی زیر قیادت ایشیائی انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک ( اے آئی آئی بی ) نے کہی۔ پاکستان کی حکومت نے کہا کہ اسے اے آئی آئی بی سے فنڈز موصول ہوئے ہیں۔ یہ فنڈز ایشین ڈویلپمنٹ بینک ( اے ڈی بی ) کے بلڈنگ ریزیلینس ود ایکٹو کاؤنٹر سائکلیکل ایکسپینڈیچرز (BRACE) پروگرام کے تحت فراہم کیے گئے ہیں ۔ اے آئی آئی بی اس پروگرام کو اپنی کووڈ 19 کرائسز ریکوری فیسیلٹی کے تحت تعاون کر رہا ہے۔ اے آئی آئی بی کے مطابق یہ پروگرام کووڈ 19 وبائی امراض، اور سیلاب کی تباہی کے تین گنا بحرانوں سے نمٹنے کے لیے پاکستانی حکومت کی حمایت کے لیے سماجی تحفظ کے نیٹ ورک اور مالیاتی اقدامات کو مضبوط بنانے کے لیے اخراجات کی مالی اعانت فراہم کرے گا۔ گوادر پرو کے مطابق یہ پروگرام خاص طور پر سماجی تحفظ کے اقدامات میں مدد کرے گا تاکہ قومی سماجی تحفظ کے پروگرام کے تحت نقد رقم کی منتقلی کے لیے مستفید ہونے والوں کی تعداد 8 ملین سے بڑھا کر 9 ملین گھرانوں، اور کمزوروں کے لیے انرجی پر سبسڈی دی جا سکے۔ گوادر پرو کے مطابق یہ خوراک کی حفاظت کے لیے گرانٹ فراہم کرنے کے لیے فوڈ سیکیورٹی اقدامات کی بھی حمایت کرے گا جس میں خوراک کی نقل و حمل اور غریب شہریوں کے لیے سبسڈی، کھادوں کے لیے سبسڈی، درآمدی یوریا پر سبسڈی اور زرعی ریلیف اقدام (بیجوں اور ٹریکٹروں کے لیے) شامل ہے ۔گوادر پرو کے مطابق اے آئی آئی بی نے کہا کہ یہ پروگرام کامیاب جوان پروگرام (نوجوانوں کی پیشہ ورانہ تربیت، کاروبار اور روزگار کے اقدام ) کے ساتھ ساتھ برآمد کنندگان کے لیے بھی مدد فراہم کرے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ن لیگ اور پیپلزپارٹی والے الیکشنوں سے بھاگ ر...

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ نون لیگ اور پیپلزپارٹی الیکشنوں سے بھاگ رہے ہیں، ان کی سیاست ختم ہوگئی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فواد چودھری کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کے بلدیاتی الیکشن میں نون لیگ صرف 30 حلقوں میں امیدوار دے سکی، پیپلز پارٹی کا ایک بھی پینل نہیں، الیکشن میں مقابلہ تحریک انصاف اور آزاد امیدواروں میں ہے۔ سابق وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ اعظم سواتی کی کوئٹہ منتقلی پاکستان کی عدالتوں کے انسانی حقوق ریکارڈ پر ایک اورداغ ہے، 75 سال کے بوڑھے سینیٹراور وکیل کو بے عزت کیا جا رہا ہے۔ رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ عدالتیں پاکستان کی تاریخ کو مزید داغدار کرنے میں پیش پیش ہیں، جانے کب جج صاحبان احساس کریں گے کہ اللہ نیانھیں کس قدر اہم ذمہ داریوں سے نوازا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں