• Columbus, United States
  • |
  • ٢٣ نومبر، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | سی-پیک

کورونا کی چھٹی لہر سے مزید 2 مریض جان کی باز...

ملک بھر میں کورونا کی چھٹی لہر کے وار جاری ، جان لیوا وائرس سے مزید 2 مریض لقمہ اجل بن گئے۔ قومی ادارہ صحت(این آئی ایچ) کے مطابق 24 گھنٹے کے دوران 6 ہزار 708 ٹیسٹ کئے گئے جس میں 28 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، مہلک وائرس میں مبتلا 35 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے این آئی ایچ رپورٹ میں کہا گیا کہ ملک بھر میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 0.42 فیصد ریکارڈ کی گئی جبکہ مزید 2 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

پی ٹی آئی رہنما شہبازگل کی طبیعت ناساز، سروس...

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہبازگل کو طبیعت ناساز ہونے پر سروسز ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ شہبازگل کو سانس لینے میں دشواری اور کھانسی کے باعث ہسپتال منتقل کیا گیا اور ایمرجنسی وارڈ میں ان کا علاج جاری ہے۔ خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما کچھ روز سے کھانسی اور سانس لینے میں دشواری محسوس کررہے تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۷ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

امریکی محکمہ خارجہ کا فواد چودھری اور ڈونلڈ...

امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ کسی فرد یا گروپ سے امریکی عہدیدار کی ملاقات کی تصدیق نہیں کرسکتے۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے میڈیا بریفنگ میں پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری کی پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم سے ملاقات کے حوالے سے کیے گئے سوال پر کہا کہ کسی امریکی عہدیدار کی کسی فرد یا گروپ سے ملاقات کی تصدیق نہیں کرسکتے۔ امریکی حکام مختلف سیاسی شخصیات اور عہدیداران سے ملاقاتیں کرتے رہتے ہیں۔ترجمان کا کہنا تھا کہ بھارت میں مذہبی آزادی کے حوالے سے بین الاقوامی مذہبی آزادی رپورٹ کے تحفظات کو نوٹ کرلیا ہے۔بھارتی حکومت سے کہیں گے کہ وہ ہر طبقے کی مذہبی آزادی کے تحفظ کے لیے وعدوں کی پاسداری کرے گی۔بھارتی حکام سے رابطوں میں مذہبی آزادی کے لیے مزید اقدامات کرنے پر زور دیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ارشد شریف قتل کیس، فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ سپریم...

سینئر صحافی ارشد شریف کے قتل سے متعلق سپریم کورٹ کے از خود نوٹس کے بعد فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی رپورٹ عدالت عظمی میں جمع کرا دی گئی ہے۔ فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی رپورٹ 592 صفحات پر مشتمل ہے جبکہ رپورٹ ڈی جی ایف آئی اے اور ڈی جی آئی بی کے دستخط کیساتھ جمع کرائی گئی ہے۔ واضح رہے سپریم کورٹ نے گزشتہ روز ارشد شریف قتل سے متعلق رپورٹ آج ہی جمع کرانے کا حکم دیا تھا، سپریم کورٹ نے ارشد شریف قتل کا مقدمہ گزشتہ روز درج کرنے کا حکم دیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

سموگ کے باعث لاہور کے تعلیمی اداروں میں ہفتہ...

سموگ کے باعث لاہور کے تعلیمی اداروں میں ہفتہ وار تین چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سکولز ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے سموگ کے باعث جمعہ، ہفتہ اور اتوار کی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور میں سموگ کے باعث سکولز جمعہ اور ہفتے کو بند رہیں گے، 3 روز چھٹیوں کے احکامات تاحکم ثانی جاری رہیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

توہین عدالت نوٹس،اسد عمر نے لاہور ہائیکورٹ ر...

توہین عدالت نوٹس پر پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اسد عمر نے لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ سے غیر مشروط معافی مانگ لی لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ میں جسٹس جواد حسن نے کیس کی سماعت کی، سی پی او، کمشنر اور ڈپٹی کمشنر عدالت میں پیش ہوئے۔ رہنما پی ٹی آئی اسد عمر نے لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ سے توہین عدالت نوٹس پرمعافی مانگی۔ دوران سماعت رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد عمر نے کہا کہ عدالتوں اور ججز کو نشانہ بنانا مقصد نہیں تھا، تقریر سے غلط مطلب اخذ کیا گیا۔ جس پر عدالت کا کہنا تھا کہ ہمیں اچھی طرح علم ہے آپ نے کیا کہا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

نوازشریف جلدی کرلے الیکشن قبل از وقت ہیں، شی...

سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کہا ہے کہ نواز شریف جلدی کر لے الیکشن قبل از وقت ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ قابل احترام سعودی سفیر کو سمجھ ہے کہ سیاسی استحکام پاکستان کی ضرورت ہے لیکن شہبازشریف اور فضل الرحمان کو یہ بات سمجھ نہیں آرہی۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ارشد شریف پر زندگی میں 16ایف آئی آر ہوئیں، ارشد شریف کی شہادت پر 44دن کے بعد ایف آئی آر ہوئی وہ بھی ماں کی مدعیت میں نہیں۔ سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا کہ روسی تیل اور گندم کی درآمد سوالیہ نشان ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۷ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

لانگ مارچ نالہ لئی میں اتر گیا، اسمبلی توڑنے...

وزیر ریلوے و رہنما مسلم لیگ ن خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ میرٹ پر عسکری تعیناتیوں نے سازشوں کا جال توڑ دیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں خواجہ سعد رفیق نے لکھا کہ لانگ مارچ نالہ لئی میں اتر گیا، اسمبلی توڑنے کی دھمکی گیدڑ بھبھکی ثابت ہوئی، عمران خان نے دورہ روس کو اپنی غلطی مان لیا۔ خواجہ سعد رفیق نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ شہباز حکومت نے روس سے سستی گندم اور سستے پٹرول کا معاہدہ کر لیا، اب آپ کچھ آرام کر لیں، ہمیں ملکی استحکام کیلئے کام کرنے دیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے چینی سفیر کی ملاقات،...

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے چین کے سفیر نونگ زونگ نے ملاقات کی، دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے چین کے سفیر کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ تعلقات ہیں، وزیر خزانہ نے چین کے سابق صدر جیانگ زیمن کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا اور مشکل کی اس گھڑی میں چینی حکومت کی امداد کو سراہا۔ اسحاق ڈار نے کہا حکومت آئی ایم ایف پروگرام مکمل کرنے کیلئے پرعزم ہے۔ چینی سفیر نے کہا کہ چینی حکومت پاکستان سے مسلسل تعاون جاری رکھے گی، ہم پاکستانی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں، ہر ممکن مدد فراہم کرنے کو تیار ہیں۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے مسلسل تعاون اور مدد پر چینی سفیر کا شکریہ ادا کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

یونیسف نے ہارن آف افریقہ کے بچوں کے لیے ایک...

نیروبی(شِنہوا) اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ (یونیسف) نے 2023 میں ہارن آف افریقہ کے لاکھوں بچوں کی مدد کے لیے ایک ارب ڈالر کی ہنگامی امداد کی اپیل کی ہے۔

 

یونیسف نے کہا کہ اس نے ایتھوپیا، کینیا اور صومالیہ میں زندگیوں کو بچانے کے لیےستمبر میں کی گئی 87کروڑ90لاکھ ڈالرکی ہنگامی اپیل کو بڑھا کر 2023 کو کور کرنے کے لیے ایک ارب ڈالر کر دیاہے۔

 

اپیل میں کہا گیا ہے کہ ہارن آف افریقہ کے تینوں ممالک میں بچوں کو حالیہ تاریخ کی شدید ترین خشک سالی کے ساتھ ساتھ شمالی ایتھوپیا میں تنازعات کا سامنا ہے۔ 

 

یونیسف کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر کیتھرین رسل نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے تباہ کن اثرات بچوں کے لیے ہمیشہ سے ایک خطرہ رہے ہیں،یہی وجہ ہے کہ ہم اپنی انسانی کوششوں کے تحت موسمیاتی موافقت اور لچک پیدا کرنے کو ترجیح دے رہے ہیں۔

انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ امداد سے ہمیں اس وقت بحران سے گزرنے والے بچوں تک پہنچنے میں مدد ملے گی جبکہ ان کی اور ان کی برادریوں کو آنے والے بچوں کی پرورش میں بھی مدد ملے گی۔

 

۷ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ایران نے بیرون ملک سے چلائے جانیوالے تخریب ک...

تہران(شِنہوا)ایران کے وسطی صوبہ مرکزی میں بیرون ملک سے چلائے جانیوالے تخریب کار نیٹ ورک کے 12 ممبران کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

 

نیم سرکاری خبررساں ایجنسی تسنیم نے منگل کے روز مرکزی میں سپاہ پاسدران انقلاب(آئی آر جی سی) کے دفتر تعلقات عامہ کے ایک بیان کے حوالے سے بتایا کہ ان افراد کو آئی آر جی سی انٹیلی جنس کی نشاندہی کے بعد پکڑا گیا کہ ان کے پاس آتشیں اسلحہ تھا اور انہوں نے صوبے میں تخریب کاری کی کارروائیاں کرنے کا منصوبہ بنایا ہوا تھا۔

 

آئی آر جی سی نے کہا کہ یہ افراد جن کی رہنمائی جرمنی اور ہالینڈ میں مقیم "انقلاب مخالف عناصر" کر رہے تھے، تخریب کاری کو انجام دینے سے پہلے ہی پکڑے گئے ہیں۔

 

بیان میں مزید تفصیلات بتائے بغیر کہا گیا ہے کہ گرفتار ہونیوالے افراد نے قومی سلامتی کے خلاف سرگرمیاں بھی انجام دی ہیں۔

۷ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین کی مدد سے کمبوڈیا میں موتیا سے اندھے پن...

پرے وینگ، کمبوڈیا(شِنہوا) چین کی مدد سے کمبوڈیا میں موتیا سے اندھے پن کے علاج کا ایک منصوبہ شروع کیا گیا ہے،جس کا مقصد جنوب مشرقی صوبے پرے وینگ میں موتیاسے اندھے پن کو ختم کرنے میں مدد کرنا ہے۔

 

منگل کو ہونے والی منصوبے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمبوڈیا کے نائب وزیر اعظم یم چھے لے نے منصوبے کے لیے فنڈ فراہم کرنے پر چین کی جی ایکس فاؤنڈیشن کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا، جو صوبے میں مریضوں کے لیے آنکھوں کا مفت چیک اپ، علاج اور سرجری فراہم کرے گی۔

 

انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ کمبوڈیا کے لوگوں کے لیے موتیا سے ہونے والے اندھے پن کو ختم کرنے میں مدد کرنے کے لیے ضروری ہے، اوراس سے مریضوں کی مشکلات کو دور کرنے میں بڑی مدد ملے گی۔

 

منصوبے کے تحت ، جی ایکس فاؤنڈیشن نے پرے وینگ پراونشل ہسپتال میں آنکھوں کے علاج کے لیے دو موبائل مراکز قائم کرتے ہوئے چینی ڈاکٹروں کو کمبوڈین ہم منصبوں کے ساتھ کام کرنے کے لیے بھیجا تاکہ صوبے میں مریضوں کی آنکھوں کی مفت سرجری کی جا سکے۔ 

۷ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین کی مدد سے کمبوڈیا میں موتیا سے اندھے پن...

پرے وینگ، کمبوڈیا(شِنہوا) چین کی مدد سے کمبوڈیا میں موتیا سے اندھے پن کے علاج کا ایک منصوبہ شروع کیا گیا ہے،جس کا مقصد جنوب مشرقی صوبے پرے وینگ میں موتیاسے اندھے پن کو ختم کرنے میں مدد کرنا ہے۔

 

منگل کو ہونے والی منصوبے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمبوڈیا کے نائب وزیر اعظم یم چھے لے نے منصوبے کے لیے فنڈ فراہم کرنے پر چین کی جی ایکس فاؤنڈیشن کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا، جو صوبے میں مریضوں کے لیے آنکھوں کا مفت چیک اپ، علاج اور سرجری فراہم کرے گی۔

 

انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ کمبوڈیا کے لوگوں کے لیے موتیا سے ہونے والے اندھے پن کو ختم کرنے میں مدد کرنے کے لیے ضروری ہے، اوراس سے مریضوں کی مشکلات کو دور کرنے میں بڑی مدد ملے گی۔

 

منصوبے کے تحت ، جی ایکس فاؤنڈیشن نے پرے وینگ پراونشل ہسپتال میں آنکھوں کے علاج کے لیے دو موبائل مراکز قائم کرتے ہوئے چینی ڈاکٹروں کو کمبوڈین ہم منصبوں کے ساتھ کام کرنے کے لیے بھیجا تاکہ صوبے میں مریضوں کی آنکھوں کی مفت سرجری کی جا سکے۔ 

۷ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین ۔ زندگی کی نشوونما کے تجربات ۔ خلائی اسٹ...

چین کے دارالحکومت بیجنگ میں چائنیز اکیڈمی آف سائنسز (سی اے ایس) کے ماتحت خلائی استعمال کیلئے ٹیکنالوجی اور انجینئرنگ کے مرکز کا ایک محقق (بائیں) سی اے ایس کے سنٹر فار ایکسی لینس ان مالیکیولر پلانٹ سائنسز کے ایک محقق کو خلائی سائنسی تجرباتی نمونے حوالے کر رہا ہے۔(شِنہوا)

۷ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین ۔ زندگی کی نشوونما کے تجربات ۔ خلائی اسٹ...

چین کے دارالحکومت بیجنگ میں چائنیز اکیڈمی آف سائنسز (سی اے ایس) کے ماتحت خلائی استعمال کیلئے ٹیکنالوجی اور انجینئرنگ کے مرکز میں ایک محقق خلائی سائنسی تجرباتی نمونوں پر کام کرنے میں مصروف ہے۔(شِنہوا)

۷ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین ۔ زندگی کی نشوونما کے تجربات ۔ خلائی اسٹ...

چین کے دارالحکومت بیجنگ میں چائنیز اکیڈمی آف سائنسز (سی اے ایس) کے ماتحت خلائی استعمال کیلئے ٹیکنالوجی اور انجینئرنگ کے مرکز میں ایک محقق خلائی سائنسی تجرباتی نمونوں پر کام کرنے میں مصروف ہے۔(شِنہوا)

۷ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین ۔ زندگی کی نشوونما کے تجربات ۔ خلائی اسٹ...

چین کے دارالحکومت بیجنگ میں چائنیز اکیڈمی آف سائنسز (سی اے ایس) کے سنٹر فار ایکسی لینس ان مالیکیولر پلانٹ سائنسز کی محقق ژینگ ہوئی چھیونگ سی اے ایس کے ماتحت خلائی استعمال کیلئے ٹیکنالوجی و انجینئرنگ کے مرکزکی بائیولوجی لیب میں چین کے تیان گونگ خلائی اسٹیشن سے آنیوالے چاول کے نمونوں پر کام کر رہی ہے۔(شِنہوا)

۷ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین ۔ زندگی کی نشوونما کے تجربات ۔ خلائی اسٹ...

چین کے دارالحکومت بیجنگ میں چائنیز اکیڈمی آف سائنسز (سی اے ایس) کے سنٹر فار ایکسی لینس ان مالیکیولر پلانٹ سائنسز کی محقق ژینگ ہوئی چھیونگ سی اے ایس کے ماتحت خلائی استعمال کیلئے ٹیکنالوجی و انجینئرنگ کے مرکزکی بائیولوجی لیب میں چین کے تیان گونگ خلائی اسٹیشن سے آنیوالے رائی کے پودے کے نمونوں پر کام کر رہی ہے۔(شِنہوا)

۷ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

دنیا کی سب سے بڑی ریڈیو ٹیلی سکوپ کی آسٹریلی...

کینبرا (شِنہوا) آسٹریلیا کے علاقے آؤٹ بیک میں دنیا کی سب سے بڑی ریڈیو ٹیلی سکوپ کی تعمیر شروع ہو گئی ہے۔

 

تین دہائیوں کے کام کے بعد، کامن ویلتھ سائنٹفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ آرگنائزیشن (سی ایس آئی آر او) نے گزشتہ روز مغربی آسٹریلیا (ڈبلیو اے) میں اسکوائر کلومیٹر ارے (ایس کے اے) کی تعمیر کا آغاز کیا۔ 16 ممالک کے مشترکہ تعاون سے تعمیر ہونے والی ایس کے اے ابتدائی طور پر دو دوربین اریز پر مشتمل ہو گی،جن میں سے ایس کے اے-لو مغربی آسٹریلیا میں جبکہ ایس کے اے- مڈ جنوبی افریقہ کے علاقے کارومیں تعمیر کی جائے گی،ان دونوں کا انتظام ایس کے آے آبزرویٹری (ایس کے اے او) کے پاس ہوگا۔

 

مکمل ہونے پر1لاکھ 30ہزار سے زیادہ اینٹینا کے ساتھ ایس کے اے - لوموجودہ تقابلی دوربینوں سے 135 گنا زیادہ تیزی سے آسمان کا نقشہ بناسکے گی۔

 

ایس کے اے سے ماہرین فلکیات کائنات کی ابتدائی تاریخ کو دیکھ سکیں گے جب ستارے اور کہکشائیں پہلی بار وجود میں آئی تھیں۔

۷ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

1992 کے اتفاق رائے سے متعلق ہانگ کانگ میں ہو...

ہانگ کانگ(شِنہوا) چین کے ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقہ (ایچ کے ایس اے آر) میں 1992 کے اتفاق رائے کی 30 ویں سالگرہ کے موقع پر ہونے والے ایک فورم میں ایک چین کے اصول پر زوردیتے ہوئے "تائیوان کی آزادی" کی مخالفت کی گئی۔

 

 اتفاق رائے سے مراد وہ اتفاق رائے ہے جو 1992 میں مین لینڈ کی آبنائےتائیوان پار تعلقات کی تنظیم(اے آر اے ٹی ایس) اور تائیوان میں قائم آبنائے ایکسچینج فاؤنڈیشن میں طے پایا تھا۔

 

1992 کے دوران اکتوبر میں ہانگ کانگ میں ہونے والی بات چیت ،خط و کتابت اور ٹیلی فون تبادلوں کے بعد، انہوں نےاس پر اتفاق کیا تھا کہ آبنائے تائیوان کے دونوں اطراف ایک چین کے اصول پر قائم ہیں۔ 1992 کے اتفاق رائے کا حاصل یہ ہے کہ آبنائے تائیوان کے دونوں اطراف ایک چین سے تعلق رکھتے ہیں اور قومی اتحاد کے لیے مل کر کام کریں گے۔ اے آر اے ٹی ایس کے صدر ژانگ ژی جون نے ویڈیو کے ذریعے فورم کو بتایا کہ گزشتہ 30 سالوں کے دوران یہ بات مکمل طور سے ثابت ہوئی ہے کہ جب 1992 کے اتفاق رائے اور ایک چین کے اصول کو برقرار رکھا جائے گا تو آبنائے پار تعلقات میں بہتری اور ترقی ہوگی اور تائیوان کے ہم وطن اس سے مستفید ہوں گے۔ 1992 کے اتفاقِ رائے سے انکار اور ون چائنہ اصول سے انحراف آبنائے پارتعلقات میں کشیدگی اور اتار چڑھاؤ کا باعث بنتا ہے اور تائیوان میں ہم وطنوں کے مفادات کو نقصان پہنچتا ہے۔

۷ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

1992 کے اتفاق رائے سے متعلق ہانگ کانگ میں ہو...

ہانگ کانگ(شِنہوا) چین کے ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقہ (ایچ کے ایس اے آر) میں 1992 کے اتفاق رائے کی 30 ویں سالگرہ کے موقع پر ہونے والے ایک فورم میں ایک چین کے اصول پر زوردیتے ہوئے "تائیوان کی آزادی" کی مخالفت کی گئی۔

 

 اتفاق رائے سے مراد وہ اتفاق رائے ہے جو 1992 میں مین لینڈ کی آبنائےتائیوان پار تعلقات کی تنظیم(اے آر اے ٹی ایس) اور تائیوان میں قائم آبنائے ایکسچینج فاؤنڈیشن میں طے پایا تھا۔

 

1992 کے دوران اکتوبر میں ہانگ کانگ میں ہونے والی بات چیت ،خط و کتابت اور ٹیلی فون تبادلوں کے بعد، انہوں نےاس پر اتفاق کیا تھا کہ آبنائے تائیوان کے دونوں اطراف ایک چین کے اصول پر قائم ہیں۔ 1992 کے اتفاق رائے کا حاصل یہ ہے کہ آبنائے تائیوان کے دونوں اطراف ایک چین سے تعلق رکھتے ہیں اور قومی اتحاد کے لیے مل کر کام کریں گے۔ اے آر اے ٹی ایس کے صدر ژانگ ژی جون نے ویڈیو کے ذریعے فورم کو بتایا کہ گزشتہ 30 سالوں کے دوران یہ بات مکمل طور سے ثابت ہوئی ہے کہ جب 1992 کے اتفاق رائے اور ایک چین کے اصول کو برقرار رکھا جائے گا تو آبنائے پار تعلقات میں بہتری اور ترقی ہوگی اور تائیوان کے ہم وطن اس سے مستفید ہوں گے۔ 1992 کے اتفاقِ رائے سے انکار اور ون چائنہ اصول سے انحراف آبنائے پارتعلقات میں کشیدگی اور اتار چڑھاؤ کا باعث بنتا ہے اور تائیوان میں ہم وطنوں کے مفادات کو نقصان پہنچتا ہے۔

۷ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین نے استعمال شدہ کاروں کی برآمدات بڑھا دیں

بیجنگ(شِنہوا)چین نے لیاؤننگ ، فوجیان اور سیچھوآن سمیت 14 مزید خطوں کو استعمال شدہ کاریں برآمد کرنے کی اجازت دیدی ہے۔

 

یہ نوٹس وزارت تجارت(ایم او سی) ، وزارت تحفظ عامہ اور جنرل ایڈمنسٹریشن برائے کسٹمز کی جانب سے مشترکہ طور پر جاری کیا گیا ہے۔

 

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ یہ علاقے مقامی کاروباری اداروں کیلئے داخلے کی شرائط مرتب کریں گے انتخاب کے طریقہ کار کو معیاری بنائیں گے اور برآمدی کاروبار کو فروغ دینے کیلئے فروخت ہونیوالی استعمال شدہ کاروں تک رسائی، بیرون ملک مارکیٹنگ چینلز اور بعد از فروخت خدمات کے ساتھ کمپنیوں کی مدد کرینگے۔

 

اس نے مزید کہا کہ سازگار ماحول بنانے کیلئے گاڑیوں کے لین دین کی رجسٹریشن، لائسنس کی درخواست اور کسٹم کلیئرنس کو آسان بنانے کی خاطر مزید کوششیں کی جانی چاہئیں۔

 

چین نے باضابطہ طور پر مئی 2019ء میں استعمال شدہ کاروں کی برآمدات کا آغاز کیا تھا ، پہلی کھیپ میں بیجنگ، تیانجن، شنگھائی اور گوانگ ڈونگ سمیت دس خطوں کو اس طرح کی تجارت کرنے کی اجازت دی گئی تھی۔

 

صنعتی اعدادوشمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ 2022ء کے ابتدائی 10 ماہ کے دوران چین میں 1 کروڑ 33 لاکھ استعمال شدہ کاروں کی تجارت ہوئی ہے۔

۷ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

افغانستان ، سڑک کنارے نصب بم کے دھماکے میں 7...

مزارشریف(شِنہوا)افغانستان کے شمالی صوبہ بلخ کے دارالحکومت مزارشریف میں سرکاری ملازمین کی ایک بس بم دھماکے کی زد میں آنے کے باعث 7مسافروں کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہو گئی ہے اور 6 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

 

صوبائی پولیس کے ترجمان آصف وزیری نے منگل کے روز نامہ نگاروں کو بتایا کہ مزار شریف شہر کے پولیس ضلع 3 میں مقامی وقت کے مطابق صبح 7 بجکر 30 منٹ پر پھٹنے والا بم سڑک کنارے نصب تھا ، سرحدی قصبے ہراتن کی نظامت پٹرولیم کے ملازمین کی بس دھماکے کی زد میں آنے کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک اور 6 دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔

اہلکار نے بتایا کہ دھماکہ کے وقت ملازمین اپنے دفتر جا رہے تھے۔

مزید کوئی تفصیلات فراہم کیے بغیر اہلکار نے یہ واضح کیا کہ واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

 

دریں اثناء ایک عینی شاہد نے اپنا نام ظاہر کرنے سے انکار کرتے ہوئے بتایا کہ ہلاکتوں کی تعداد موصولہ اطلاعات سے زیادہ ہو سکتی ہے۔

 

کسی گروہ یا فرد نے اس مہلک دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

۷ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

امریکہ۔ یورپ تعاون سےکسی تیسرے فریق کو کانش...

بیجنگ (شِنہوا) چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے کہا  ہے کہ امریکہ اور یورپ کے درمیان تعاون کا ہدف  کسی تیسرے فریق کو نہیں بنانا  چاہئے۔

ماؤ نے  ایک باقاعدہ پریس بریفنگ میں  کہا کہ چین اپنے اندرونی معاملات میں امریکہ اور یورپی یونین کی مداخلت اورچین  کے خلاف کردار کشی کی مہم کو  سختی سے مسترد کرتا ہے۔

ماؤ نے کہا کہ ایک جانب  امریکہ اور یورپی یونین کا کہنا ہے کہ وہ اقوام متحدہ کے چارٹر کی مرکزیت کے تحفظ پر توجہ مرکوز کریں گے لیکن دوسری جانب  یہی  امریکہ اور کچھ یورپی ممالک ہیں جنہوں نے اقوام متحدہ کے چارٹر کے اصولوں جیسا کہ بین الاقوامی تنازعات کا پرامن حل اور ملکوں کے معاملات  میں  عدم مداخلت کو نظر انداز کیا ہے ۔

انہوں نے  چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی ہے اور یہاں تک کہ عراق اور شام جیسے خودمختار ملکوں  کے خلاف انسانی حقوق کے نام پر جنگیں لڑی ہیں۔

ماؤ نے کہا کہ اگر کوئی اقتصادی جبر پر بات کرنا چاہتا ہے تو امریکہ نے عوامی سطح پر کئی ملکوں  کو مجبور کیا ہے کہ وہ چینی کمپنیوں کے تیار کردہ آلات کا استعمال بند کر دیں اور چین کے ساتھ تعاون کو روک دیں۔

امریکہ نے سی ایچ آئی پی ایس  اور سائنس ایکٹ متعارف کرایا ہے،  اپنے اتحادیوں کو چین کے خلاف معاشی غنڈہ گردی میں شریک  کیا ہے اور چین سے علیحدگی اور چین کو سپلائی چین منقطع کرنے کی کوشش کی ہے۔

 امریکہ کاافراط زر میں کمی کا قانون  یورپی کمپنیوں کو مجبور کرتا ہے کہ وہ اپنے پیداواری  ذرائع  کو امریکہ منتقل کریں۔ انہوں نے کہا کہ یہ سب معاشی جبر کی واضح مثالیں ہیں۔

۶ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین نے روایتی چینی طب کی آن لائن خدمات کو فر...

بیجنگ (شِنہوا) چین نے 14ویں پانچ سالہ منصوبہ بندی کی مدت (2021-2025) کے دوران روایتی چینی طب (ٹی سی ایم ) کی ترقی میں معلومات اور ٹیکنالوجی کے کردار کو فروغ دینے کے لیے تفصیلی اقدامات کیے ہیں۔

روایتی چینی طب کی قومی انتظامیہ کے جاری کردہ ایک منصوبے کے مطابق 2025 تک روایتی چینی طب کا ایک معلوماتی نظام قائم کیا جائے گا جو چین کے طبی اور صحت کی دیکھ بھال کے طریقہ کار کے ساتھ ہم آہنگی  سے کام کرے گا جبکہ اس  کا مقصد عوام کو مزید فوائد اور سہولت فراہم کرنا ہے ۔

یہ منصوبہ ملک بھر میں روایتی چینی طب  کے جدید ہسپتالوں کے قیام اور روایتی چینی ادوایات کی آن لائن فارمیسز اور طبی خدمات کے فروغ کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔

منصوبے کے مطابق روایتی چینی طب  کے ہسپتالوں کے درمیان مریضوں کی  آسانی کے ساتھ منتقلی ، لیبارٹریوں اور معائنہ جاتی   رپورٹس کی باہمی شناخت اور اشتراک اور دیگر خدمات کو فروغ دیا جائے گا۔

۶ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین ۔ بیجنگ ۔ جیانگ ژیمن ۔ الوداع

چین ، دارالحکومت بیجنگ میں ہرشعبہ  ہائے زندگی سے وابستہ افراد قطار میں کھڑے ہردلعزیز آنجہانی رہنما کامریڈ جیانگ ژیمن کو چائینز پی ایل اے جنرل اسپتال سے باباؤشان انقلابی قبرستان تک آخری سفر میں رخصت کر رہے ہیں۔ (شِنہوا) 

۶ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین ۔ بیجنگ ۔ جیانگ ژیمن ۔ الوداع

چین ، دارالحکومت بیجنگ میں ہرشعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد قطار میں کھڑے ہردلعزیز آنجہانی رہنما کامریڈ جیانگ ژیمن کو چائینز پی ایل اے جنرل اسپتال سے باباؤشان انقلابی قبرستان تک آخری سفر میں رخصت کررہے ہیں۔ (شِنہوا) 

۶ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین ۔ بیجنگ ۔ جیانگ ژیمن ۔ الوداع

چین ، دارالحکومت بیجنگ میں ہرشعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد قطار میں کھڑے ہردلعزیز آنجہانی رہنما کامریڈ جیانگ ژیمن کو چائینز پی ایل اے جنرل اسپتال سے باباؤشان انقلابی قبرستان تک آخری سفر میں رخصت کررہے ہیں۔ (شِنہوا) 

۶ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین ۔ بیجنگ ۔ جیانگ ژیمن ۔ الوداع

چین ، دارالحکومت بیجنگ میں ہرشعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد قطار میں کھڑے ہردلعزیز آنجہانی رہنما کامریڈ جیانگ زیمن کو چائینز پی ایل اے جنرل اسپتال سے باباؤشان انقلابی قبرستان تک آخری سفر میں رخصت کررہے ہیں۔ (شِنہوا) 

۶ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین ۔ بیجنگ ۔ جیانگ ژیمن ۔ الوداع

چین ، دارالحکومت بیجنگ میں ہرشعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد قطار میں کھڑے ہردلعزیز آنجہانی رہنما کامریڈ جیانگ زیمن کو چائینز پی ایل اے جنرل اسپتال سے باباؤشان انقلابی قبرستان تک آخری سفر میں رخصت کررہے ہیں۔ (شِنہوا) 

۶ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

کولمبیا، لینڈسلائیڈز سے 33 افراد ہلاک

بگوٹا (شِنہوا) کولمبیا کے وزیرداخلہ الفانسو پراڈا نے کہا ہے کہ اختتام ہفتہ ہائی وے پر گا ڑیاں لینڈ سلائیڈز میں دبنے کے باعث مرنے والوں کی تعداد 33 ہوگئی ہے۔

ریسارالڈاکے مغربی وسطی ڈیپارٹمنٹ میں پریرا- کوئبڈو ہائی وے پر لینڈ سلائیڈزسے ایک مسافربس، کار اور موٹر سائیکل دب گئی تھی۔ مسافر بس مغربی ویلے ڈیل کاکا ڈپیارٹمنٹ میں کالی سے مغربی چوکو ڈیپاٹمنٹ کے علاقے کون ڈوٹو جارہی تھی۔

پراڈا نے کہا کہ مرنے والے 33 افراد کی شناخت ہوئی ہے جن میں 3 بچے بھی شامل ہیں ۔ 9 افراد کو زندہ نکالا گیا ہے جن میں 4 کی حالت نازک ہے۔

انہوں نے کہا کہ کولمبیا کے رسک مینجمنٹ یونٹ اور وزارت نقل و حمل کے ٹرانزٹ اینڈ ٹرانسپورٹیشن ڈائریکٹوریٹ کے ساتھ ساتھ پولیس اور فوجی اہلکار بھی مدد کے لئے پہنچے تھے۔

پراڈا نے کہا کہ لینڈ سلائیڈ ز کے مد نظر حکام مو سمی آفات سے نمٹنے بارے زیادہ سے زیادہ الرٹ جاری کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ سردی کی لہر کئی ماہ جاری رہے گی ۔

کولمبیا کے صدر گسٹاوو پیٹرو نے دارالحکومت بوگوٹا میں منگل تک نیشنل یونیفائیڈ کمانڈ پوسٹ قائم کرنے کا حکم دیا ہے تاکہ خراب موسمی حالات میں سڑکوں کی حالت پر نگاہ رکھی جاسکے۔

ریسارالڈا کے گورنر وکٹر مینوئل تمایو نے صحافیوں کو بتایا کہ جس شاہراہ پر یہ حادثہ ہوا اس کی حالت خراب تھی۔ جس کے سبب زندہ بچ جانے والوں کی تلاش اور لاشیں نکالنےمیں مشکلات درپیش آئیں۔

۶ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین کے خلائی اسٹیشن سے سائنسی تجرباتی نمونوں...

بیجنگ (شِنہوا) چین کے تیان گونگ خلائی اسٹیشن سے شین ژو۔ 14 کے عملے کی واپسی کے بعد خلا میں  کیے  گئے سائنسی تجرباتی نمونوں کی تیسری کھیپ بیجنگ پہنچی ہے ۔ 

واپس بھیجے گئے ان تجرباتی نمونوں میں چاول اور رائی کےسفوف جیسے  ایک  پودے کے تین کولڈ پیک اور چار ڈبوں والا کنٹینر سے پاک مواد کا ایک بیگ شامل ہے۔

اس سازوسامان کو چین کی  اکیڈمی  برائے سائنسز کے تحت   قائم خلائی استعمال کی ٹیکنالوجی اورانجینئرنگ مرکز میں پہنچایا گیا۔

اکیڈمی کے مطابق تیان گونگ میں ان  پودوں کے دو نمونوں کے بیج 120 دن  تک کاشت کے عمل سے گزرے ہیں ۔ سائنس دان ان اثرات کا تجزیہ کریں گے جو خلا میں ما ئیکرو گریوٹی کے نمو نوں پر پڑے تھے۔

اسٹیشن کے تیان ہی  کور ماڈیول میں کنٹینر سے پاک مواد کا یہ تجرباتی کیبنٹ  چین کا پہلا اور مدار میں استعمال ہونے والا دنیا  میں  اپنی نوعیت کا دوسرا کیبنٹ  ہے۔

 یہ خلا میں 590 دنوں سے زائد عرصہ سے کام کر رہا ہےاورمواد کےان  سات ڈبوں  پر مدار میں تجربات مکمل کیے گئے ہیں ۔

اکیڈمی نے کہا ہے کہ مدار میں  ان تجربات کے ذریعے سائنس دانوں نے بڑی مقدار میں ڈیٹا حاصل کیا ہے جس سے انہیں زمین پر نئے مواد کی تیاری پر تحقیق کو تیز کرنے میں مدد ملے گی۔

شین ژو۔ 14 انسان بردار خلائی جہاز کے واپسی والے اس  کیپسول میں خلابازچھن ڈونگ، لیو یانگ اور کائی شو زے موجود تھے جوخلائی اسٹیشن پر 6 ماہ کا مشن مکمل کرنے کے بعد اتوار کو چین کے شمالی اندرون منگولیا خود اختیار علاقے میں ڈونگ فنگ لینڈنگ سائٹ پر اترے۔

۶ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

تیونس کی جانب سے نوول کرونا وائرس کے دوران...

تیونس( شِنہوا)  تیونس کے وزیر صحت علی مربت نے تیونس میں چینی طبی ٹیم کے 26 ویں گروپ سے ملاقات کرتے ہو ئے شمالی افریقہ کے  اس  ملک میں چینی ٹیم  کی غیر معمولی خدمات کو سراہا ہے ۔

سبکدوش ہونے والی طبی ٹیم کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئےمنعقدہ اس تقریب میں مربت نے کہا کہ نوول کرونا  وائرس عالمی وبائی مرض کے دوران چینی ٹیم کے تمام ارکان  کی اپنی ذمہ داریوں  پر گرفت مضبوط رہی  اورانہوں نے  تیونس کے شہریوں کی صحت کے لیے بہترین تعاون کیا۔

وزیر صحت نے کہا کہ چین نے تقریباً 50 برسوں کے دوران 1100 سے زائد صحت کے کارکن تیونس بھیجے ہیں، چینی طبی عملے کی شاندار کارکردگی چین اور تیونس کے طبی تعاون کی روح کی عکاسی کرتی ہے۔

ایک چینی ڈاکٹر  تیونس میں ایک طالب علم کا آ کو پنکچرکے ذریعے علاج کر رہا ہے۔(شِنہوا)

چینی طبی ٹیم کے سربراہ شو چھویانگ نے کہا کہ ٹیم کے ارکان نے ہمیشہ  ڈاکٹروں کی کوئی سرحد نہیں ہوتی اورزندگی مقدم ہے کے اصول کو برقرار رکھا اور کسی بھی مریض کے علاج میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔

شونے کہا کہ چینی طبی ٹیم نے گزشتہ 12 ماہ  کے دوران تیونس میں 1 لاکھ  سے زائد لوگوں کو طبی خدمات فراہم کی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ چینی ڈاکٹروں نے مقامی ڈاکٹروں کے ساتھ نوول کرونا وائرس عالمی وبائی مرض سے نمٹنے   اور اس کے  مریضوں کے علاج کے اپنے تجربات کو بھی شریک کیا اور اور طبی سامان کے 210 باکسز عطیہ کیے۔

۶ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

تیونس کی جانب سے نوول کرونا وائرس کے دوران...

تیونس( شِنہوا)  تیونس کے وزیر صحت علی مربت نے تیونس میں چینی طبی ٹیم کے 26 ویں گروپ سے ملاقات کرتے ہو ئے شمالی افریقہ کے  اس  ملک میں چینی ٹیم  کی غیر معمولی خدمات کو سراہا ہے ۔

سبکدوش ہونے والی طبی ٹیم کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئےمنعقدہ اس تقریب میں مربت نے کہا کہ نوول کرونا  وائرس عالمی وبائی مرض کے دوران چینی ٹیم کے تمام ارکان  کی اپنی ذمہ داریوں  پر گرفت مضبوط رہی  اورانہوں نے  تیونس کے شہریوں کی صحت کے لیے بہترین تعاون کیا۔

وزیر صحت نے کہا کہ چین نے تقریباً 50 برسوں کے دوران 1100 سے زائد صحت کے کارکن تیونس بھیجے ہیں، چینی طبی عملے کی شاندار کارکردگی چین اور تیونس کے طبی تعاون کی روح کی عکاسی کرتی ہے۔

ایک چینی ڈاکٹر  تیونس میں ایک طالب علم کا آ کو پنکچرکے ذریعے علاج کر رہا ہے۔(شِنہوا)

چینی طبی ٹیم کے سربراہ شو چھویانگ نے کہا کہ ٹیم کے ارکان نے ہمیشہ  ڈاکٹروں کی کوئی سرحد نہیں ہوتی اورزندگی مقدم ہے کے اصول کو برقرار رکھا اور کسی بھی مریض کے علاج میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔

شونے کہا کہ چینی طبی ٹیم نے گزشتہ 12 ماہ  کے دوران تیونس میں 1 لاکھ  سے زائد لوگوں کو طبی خدمات فراہم کی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ چینی ڈاکٹروں نے مقامی ڈاکٹروں کے ساتھ نوول کرونا وائرس عالمی وبائی مرض سے نمٹنے   اور اس کے  مریضوں کے علاج کے اپنے تجربات کو بھی شریک کیا اور اور طبی سامان کے 210 باکسز عطیہ کیے۔

۶ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ٹی واز بریلینٹ، انگلش کپتان بھی چائے کی تعری...

انگلش کپتان بین اسٹوکس نے پاکستان میں پیش کی جانے والی چائے کو بہترین قرار دیا اور ٹی واز بریلینٹ کہا جس پر سوشل میڈیا صارفین کو بھارتی پائلٹ ابھی نندن کا جملہ ٹی از فینٹاسٹک یاد آگیا،پنڈی ٹیسٹ میچ کے حوالے سے کی گئی پریس کانفرنس میں ایک صحافی نے انگلینڈ کے کپتان بین اسٹوکس سے چائے سے متعلق سوال کیا کہ چائے کیسی تھی؟اس کے جواب میں بین اسٹوکس پہلے کچھ رکے اور پھر کچھ یاد آنے پر ہنستے ہوئے صحافی کا سوال دہرایا، اور کہا کہ ٹی واز بریلینٹ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ملتان میں پکڑو انہیں اور سیریز میں واپس آئو،...

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجا نے پہلے ٹیسٹ میں شکست کے بعد قومی کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور ان کے بھرپور کم بیک کی حوصلہ افزائی کی، رمیز راجا نے قومی کرکٹرز سے کہا کہ انگلینڈ آپ کو ہوم گرائونڈ پر نہیں پکڑسکتا، جیتنے کی سوچ رکھو اور ملتان ٹیسٹ جیتو، ملتان میں پکڑو انہیں اور سیریز میں واپس آئو،رمیز راجا نے حارث رئوف سے انجری کے بارے میں بھی پوچھا،دوسری جانب وزیراعظم ہاوس اسلام آبادمیں وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کے اعزاز میں تقریب ہوئی،تقریب سے خطاب میں رمیز راجا نے انگلش ٹیم کو پنڈی ٹیسٹ میں کامیابی پر مبارک باد دی۔،انہوں نے کہا کہ انگلینڈ ٹیم کی اپروچ برینڈن مک کولم کے آنے سے تبدیل ہوئی، انگلش ٹیم کی جیت کا کریڈٹ کوچ کو جاتا ہے،پی سی بی چیئرمین نے مزید کہا کہ پاکستانی ٹیم انگلینڈ کا ملتان میں بھرپور مقابلہ کرے گی، دوسرے ٹیسٹ میں ایک نئی کرکٹ نظر آئے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

بابر اعظم کا صحافی کے فاسٹ بولر حسن علی اور...

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے صحافی کے فاسٹ بولر حسن علی اور محمد عباس سے متعلق سوال پر طنزیہ ردعمل کا اظہار کیا،راولپنڈی ٹیسٹ میچ کے حوالے سے کی گئی پریس کانفرنس کے دوران ایک صحافی نے بابر اعظم سے سوال کیا کہ محمد عباس اور حسن علی کو بلوالیا گیا ہے؟جس پر بابر نے جواب دیا کہ دونوں اسکواڈ میں شامل نہیں ہیں لیکن اس کے باوجود صحافی نے واضح کیا کہ دونوں کو بلوالیا گیا ہے،جس پر بابر نے صحافی کو جوابا سوال کیا کہ کہاں بلوایا ہے؟ آپ کو پتا ہوگا مجھے نہیں پتا،شاید مجھے ابھی پتا لگے گا، بعد ازاں بابر اپنی ہی بات پر مسکرادیے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

پنڈی ٹیسٹ ہارنے پر چیئرمین پی سی بی کا مایو...

چیئرمین پی سی بی رمیز راجا نے پنڈی ٹیسٹ ہارنے پر مایوسی کا اظہار کیا ہے،نجی ٹی وی کے مطابق رمیز راجا نے پنڈی ٹیسٹ میں قومی ٹیم کی حکمت عملی اور شکست پر مایوسی کا اظہار کیا اور ٹیسٹ میچ میں اٹیکنگ گیم کھیلنے کی ہدایت کی، رمیز راجا نے کہا کہ جس طرح انگلینڈ کھیلا اس سے ایک ہاتھ آگے آپ کوکھیلنا ہوگا، ملتان ٹیسٹ میں انگلینڈ کے خلاف سب پلیئرز جان ماریں،چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ جیتاجاسکتا تھا، کھلاڑی تھوڑی اور جان مارتے تو رزلٹ مختلف ہوتا، فاسٹ بولرزکو اپنا رول ادا کرنا ہوگا۔


کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

شہبازگلِ کے خلاف کراچی میں بھی مقدمہ درج

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباگلِ کے خلاف بریگیڈ تھانے میں ملکی ادارے کے خلاف نفرت، دشمنی،اشتعال پھیلانے اورجھوٹی مہم جوئی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ مقدمہ الزام نمبر 22/772 جیکب لائن کے رہائشی شہری محمد سعید کی مدعیت میں بجرم دفعہ 500،505،131 اور 153اے کی دفعات کے تحت درج کیا گیا۔ مقدمے کے متن کے مطابق شہری محمدسعید کا کہنا ہے کہ وہ اپنے میڈیا اکاونٹ سے موبائل استعمال کر رہا تھا کہ اس نے ایک ویڈیو دیکھی جس میں پاکستان تحریک انصاف کا رہنما تقریرکررہا تھا جوبڑے پیمانے پرالیکٹرانک اورسوشل میڈیا پروائرل ہو رہی تھی۔ مدعی نے کہا کہ تقریرمیں پی ٹی آئی رہنما شہبازگل نے عوام کو ملکی ادارے کے خلاف بہکایا جس میں ایک جھوٹا تاثردیا گیا اورملکی ادارے کے خلاف نفرت،دشمنی ،اشتعال پھیلانے اورجھوٹی مہم جوئی کی جو ملکی اداروں کو اکسانے کے مترادف ہے اورایسے بیانات عوام میں خوف و ہراس کی کیفیت پیدا کریں گے اورکوئی بھی اٹھ کرریاستی اداروں کے خلاف غیر قانونی اقدام کرسکتا ہے جس سے نقصن کا اندیشہ ہے لہذا شہبازگل کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

نیمار، لیجنڈری فٹبالر پیلے کے اعزاز سے ایک...

برازیلین فٹبال ٹیم کے کپتان نیمار جونیئر لیجنڈری فٹبالر پیلے سے اہم اعزاز چھیننے کے قریب پہنچ گئے،قطر میں جاری فیفا ورلڈکپ کے ناک آٹ میچ میں برازیل جنوبی کوریا کو شکست دے کر کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا،پری کوارٹر فائنل میچ میں برازیل نے جنوبی کوریا کو ایک کے مقابلے میں 4 گول سے ہرایا، برازیل کی جانب سے ونی جونیئر، نیمار، رچرلیسن اور لوکاس نے گول کیا جبکہ جنوبی کوریا کا واحد گول پائک سیونگ نے اسکور کیا،کوریا کے خلاف ایک گول کرنے کے بعد نیمار برازیل کی جانب سے سب سے زیادہ گول کرنے کا پیلے کا ریکارڈ توڑنے کے قریب پہنچ گئے،لیجنڈ پیلے نے برازیل کی جانب سے کھیلتے ہوئے 91میچز میں77گول کیے جبکہ نیمار کے گولز کی تعداد 76ہوگئی ہے،نیمار نے برازیل کی نمائندگی کرتے ہوئے 123میچز میں 76گول کیے، امید کی جارہی ہے نیمار رواں ورلڈکپ میں ہی پیلے کا ریکارڈ یا تو برابر کردیں گے یا وہ انہیں پیچھے چھوڑتے ہوئے برازیل کی جانب سے سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی کا اعزاز حاصل کرلیں گے،نیمار بھلے ہی ورلڈکپ میں پیلے کا ریکارڈ برابر یہ نہ توڑ پائے لیکن مستقبل میں وہ برازیل کی جانب سے سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی بن ہی جائیں گے۔


کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

بلوچستان ہائیکورٹ کا اعظم سواتی کیخلاف مزید...

بلوچستان ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے سینیٹر اعظم سواتی کے خلاف مزید مقدمات درج نہ کرنیکا حکم دے دیا۔ بلوچستان ہائیکورٹ کے جسٹس کامران ملا خیل اور جسٹس عامر رانا پر مشتمل بینچ نے اعظم سواتی کے خلاف مقدمات درج کرانے کے حوالے سے دائر درخواست پر سماعت کی۔ اعظم سواتی کے خلاف مقدمات ختم کرانے کے لیے درخواست ان کیبیٹے عثمان سواتی نے دائر کی تھی جس پر عدالت نے مختصر سماعت کی۔ بلوچستان ہائیکورٹ نے اعظم سواتی کے خلاف مزید مقدمات درج نہ کرنے کا حکم دیا اور آئی جی پولیس سے ان کے خلاف درج مقدمات کی تحریری رپورٹ بھی طلب کرلی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

فیفا ورلڈکپ ،برازیل کوریا کو چار گول سے شکست...

قطر میں جاری فیفا ورلڈکپ کے ناک آئوٹ میچ میں برازیل نے جنوبی کوریا کو شکست دے دی،سابق عالمی چیمپئن برازیل نے پری کوارٹر فائنل میں جنوبی کوریا کے دفاع کو پارہ پارہ کرتے ہوئے پے درپے گول کر کے ایک کے مقابلے میں 4گول سے کامیابی حاصل کر کے فیفا ورلڈکپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی،برازیلین کھلاڑیوں نے 36منٹ کے کھیل میں چار گول کر کے کورین ٹیم کے اگلے مرحلے میں پہنچنے کی خواہش کا قلع قمع کر دیا ۔میچ کا پہلا ہاف کورین ٹیم کیلئے تباہ رہا لیکن دوسرے ہاف میں انہو ں نے صرف ایک گول کیا بلکہ برازیلین گول پر کئی حملے بھی کیے لیکن برازیلین گول کیپر اور دفاعی کھلاڑیوں نے انہیں ناکام بنایا،اسٹیڈیم 974پر کھیلے جانے والے میچ میں ونی جونیئر نے ساتویں منٹ میں میچ کا پہلا گول کر کے برازیل کو برتری دلوائی ،اس کے بعد مختصر وقفوں کے ساتھ نیمار نے پینلٹی پر گول کر کے ٹیم کی برتری 2-0کی، رچرلیسن نے تیسرا اور لوکاس پاکیوٹا نے گول کر کے پہلے ہاف کے اختتام سے قبل ٹیم کا اسکور 4-0کردیا،جنوبی کورین کھلاڑیوں نے بھی گول کرنے کی کوشش کی لیکن اسے برازیلین گول کیپر نے ناکام بنایا۔ دوسرے ہاف میں بھی برازیلین کھلاڑیوں نے کوریا پر دبا برقرار رکھا اور کورین گول پر مسلسل حملے کرتے رہیلیکن کورین گول کیپر کی عمدہ کارکردگی کے باعث گول نہ کرسکے۔،تاہم 76ویں منٹ میں ڈی کے باہر سے ملنے والی فری ہٹ پر کورین کھلاڑی پائک سیونگ نے کئی کھلاڑیوں کے درمیان سے گیند کوجال میں پھینک کر ٹیم کا خسارہ 4-1کیا،کوارٹر فائنل میں برازیل کا مقابلہ کروشیا سے ہوگا،اس سے قبل پری کوارٹر فائنل کے میچ میں کروشیا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پینالٹی شوٹ آئوٹ پر جاپان کو شکست دی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

عمران خان کی وجہ سے خارجہ تعلقات تباہ ہوئے،...

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان کی وجہ سے خارجہ تعلقات تباہ ہوئے۔ وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ نااہل عمران خان کی وجہ سے خارجہ تعلقات تباہ ہوئے اور اب وہ کشمیر پر سیاست کر رہے ہیں۔ سیاسی مخالفین پر ظلم کرنے والا وزیر اعظم شہباز شریف کو نہ بتائے کہ کشمیر پر کیا کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے سیاسی مخالفین پر مظالم ڈھائے جبکہ عمران خان نے ہیروں اور گھڑیوں کی سوداگری کی۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان نے گورننس، معیشت اور خارجہ تعلقات تباہ کیے جبکہ عمران خان کا امریکی سازش کا بیانیہ دفن ہو گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۶ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

پاکستان میں 35 فیصد پھل اور سبزیاں کٹائی اور...

پاکستان میں 35 فیصد پھل اور سبزیاں کٹائی اور ذخیرہ کرنے کے عمل میں تلف ہو جاتی ہیں، نئی تیار کردہ 'فروٹ میچورٹی ڈیوائس' پھلوں اور سبزیوں کو تباہ ہونے سے بچانے میں مددگار ثابت ہوسکتی ہے، پھلوں اور سبزیوں کی اسٹوریج کی مدت اور شیلف لائف کو بڑھانے کے لیے ٹیکنالوجی کا استعمال ضروری ہے۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں تقریبا 35 فیصد پھل اور سبزیاں کٹائی اور ذخیرہ کرنے کے عمل میں تلف ہو جاتی ہیں تاہم نئی تیار کردہ 'فروٹ میچورٹی ڈیوائس' پھلوں اور سبزیوں کو تباہ ہونے سے بچانے میں مددگار ثابت ہوسکتی ہے۔ ڈاکٹر شہزاد یونس اسمارٹ ایگری ٹیک ریسرچ سینٹر کے ڈائریکٹر اور نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں اڈاپٹیو سگنل پروسیسنگ گروپ کے سربراہ ڈاکٹر شہزاد یونس ویلتھ پاک کو بتایا کہ ان کی ٹیم نے فصل کی کٹائی کے بہترین وقت کا تعین کرنے اور پیکنگ ہاوسز میں پھلوں کے معیار کا معروضی طور پر جائزہ لینے کے لیے پھلوں کی پختگی کا میٹر تیار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ آلہ پیداوار کے موثر انتظام میں مدد کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ یہ ڈیوائس ہلکا پھلکا، پورٹیبل ہے اور اسے کولڈ اسٹوریج اور پکنے والے کمروں میں استعمال کیا جا سکتا ہے تاکہ پھلوں اور سبزیوں کی کٹائی سے پہلے اور بعد میں معیار کو سنبھالا جا سکے۔ ڈاکٹر شہزاد نے کہا کہ یہ فصل کے نمونوں کو تلف کیے بغیر پھلوں کے معیار کا اندازہ لگانے کے لیے سپیکٹروسکوپی کا استعمال کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ این آئی آر سپیکٹروسکوپی ایک تجزیاتی طریقہ ہے جو روشنی کو خارج کرنے والے ماخذ کو استعمال کرتا ہے تاکہ تجزیہ کیے جانے والے مادہ کے نامیاتی میک اپ کی ایک جامع تصویر فراہم کی جا سکے۔ پھلوں اور سبزیوں کی کیمیائی خصوصیات کی پیمائش کرنے کے لیے، یہ آلہ پھلوں اور سبزیوں جیسے خشک مادے اور کل حل پذیر سالڈز کے عین مطابق کیمیائی تجزیہ کے عوامل کا بھی جائزہ لیتا ہے۔ ٹی ایس ایس ویلیو پھل کے ذائقے کو متاثر کرتی ہے کیونکہ یہ پھل کی مٹھاس کی نشاندہی کرتی ہے۔ چینی کی کل مقدار اور تھوڑی مقدار میں حل پذیر پروٹین، امینو ایسڈز، اور دیگر نامیاتی اجزا ٹی ایس ایس پر حاوی ہیں۔

ڈاکٹر شہزاد نے کہا کہ عام طور پر، کل حل پذیر ٹھوس کے تعین کے لیے لیبارٹری ٹیسٹنگ کی ضرورت ہوتی ہے اور اسے تباہ کر دیا جاتا ہے۔پیمائش کرنے کے لیے مائع پھلوں کے عرق کو ڈیٹیکٹر پر ٹپکایا جاتا ہے۔ اسے خلا میں روشنی کی رفتار اور نمونے کے ذریعے روشنی کی رفتار کے درمیان تناسب کے طور پر ظاہر کیا جا سکتا ہے۔ روشنی کسی محلول میں دھیمی رفتار سے سفر کرتی ہے جس میں جتنا زیادہ ٹی ایس ایس ہوتا ہے اور حل اتنا ہی زیادہ مرتکز ہوتا ہے۔ تاہم اس طرح کے طریقوں کا استعمال کرتے ہوئے پھلوں کے معیار کی جانچ کے نتیجے میں پھل کو نقصان پہنچتا ہے اور اسے تجارتی بنانے میں ناکامی ہوتی ہے۔ اس آلے کی مدد سے پھلوں کے پکنے کی پیمائش تیز اور غیر تباہ کن ہے۔

ڈیوائس گیجٹ کھٹی پھلوں میں ٹائٹریٹ ایبل تیزابیت کی پیمائش کرتا ہے۔ ٹائٹریٹ ایبل تیزابیت پھلوں کے پکنے اور کھٹے ذائقے کا تعین کرنے میں ایک اہم عنصر ہے۔ پھل کا پکنا اس کے ذائقے کو برقرار رکھنے کی صلاحیت کا تعین کرنے میں سب سے اہم عناصرمیں سے ایک ہے۔ عام طور پرناپختہ پھلوں میں پختہ پھلوں کی نسبت شوگر سے تیزابیت کا تناسب کم ہوتا ہے جس میں شکر سے تیزابیت کا تناسب زیادہ ہوتا ہے۔ پھلوں اور سبزیوں کی معیاری خصوصیات کو محفوظ رکھنے، مصنوعات کی فروخت کو بڑھانے اور ان کی اسٹوریج کی مدت اور شیلف لائف کو بڑھانے کے لیے ٹیکنالوجی کا استعمال ضروری ہے۔ پھلوں کی پختگی کا آلہ درست اور موثر طریقے سے پھلوں کے پکنے کے مرحلے کا تعین کر سکتا ہے اور انہیں ذخیرہ کرنے کے لیے یکساں گروپس میں درجہ بندی کر سکتا ہے۔


کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

پاکستان میںتیزی سے آبادی کا بڑھنا ایک الارمن...

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان کا شمار تیز ترین آبادی والے ملکوں میں ہوتا ہے ، مردم شماری کی ملکی ترقی میں بہت اہمیت ہے ، مردم شماری کے ذریعے نیشنل فنانس کمیشن اور قومی وسائل کی تقسیم کا فیصلہ ہوتا ہے ، اس کے علاوہ مردم شماری کے ذریعے سیاسی نمائندگی کا بھی فیصلہ وہتا ہے ، منگل کے روزڈیجیٹل مردم شماری کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا دوسرے ممالک نے اس کا م کو فریز کردیا، ملک میں مردم شماری ہو تو ہولناک حقیقت ہمارے سامنے آتی ہے ، پچھلی مردم شماری کرنے پر پتہ چلا کہ ہماری آبادی میں اضافہ کی شرح 2017میں 2.4فیصد تھی ، جو پچھلے سیسرز سے بعد میں تھی ، 1998سے 2417کے درمیان 2.4فیصد آبادی کی شرح میں اضافہ کررہے ہیں، پاکستان میںتیزی سے آبادی کا بڑھنا ایک الارمنگ بات ہے ، ہمیں اپنے نوجوانوں کو تعلیم ، ہنر اور اچھے رویے دینے کی ضرورت ہے ، اگر آبادی میں ایسے ہی انصاف رہا تو 2050تک پاکستان کی آبادی 34کروڑ تک پہنچ جائیگی ، ملک میں پہلی ڈیجیٹل مردم شماری ہورہی ہے ، پاکستا ن ایک بدترین معاشی بحران سے گزررہ اہے ، یہ واضح کردوں کہ اگر کوئی سمجھتا ہے ، کہ ملکی معیشت کو تباہ کرسکتا ہے توہ وہ اس کی بھول ہے ، معیشت کی مثال ایک دھارے کی طرح جسے ڈوبنے کیلئے کئی سال گزرجاتے ہیں، تعمیر زیادہ کٹھن ہوتی ہے ، کسی بھی حکومت کو معیشت تباہ کرنے میں لگ بھگ سال لگ جاتا ہے ، ملکی بحران ہماری پیدا کردہ نہیں، اپریل 2022میں حکومت میں آئے تو میری وزارت کو وزارت خزانہ نے حکومت آنے سے قبل کہا کہ آخری سرمائے میں ڈویلپمنٹ بجٹ کی منظوری جاری نہیں کریں گے ، اس کا مطلب یہ ہے کہ وزرات خزانہ کا خزانہ خالی ہوچکا ہے ، پاکستان کی 75سال کی تاریخ میں کبھی ایسا موقع نہیں آیا ۔ ہماری حکومت میں آنے سے دس دن قبل وزارات خزانہ نے 200ارب روپے میں ایک روپیہ بھی نہیں چھوڑا ۔ اقتدار میں آنے سے قبل معیشت کو دیوالیہ کرگئے تھے ۔ ہماری کامیابی ہے کہ ہم نے ملکی معیشت کو دیوالیہ ہونے سے بچالیا ، خدانخواستہ ہم دیوالیہ کی طرف چلے جاتے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ارشد شریف کی میڈیکل رپورٹ غیر تسلی بخش، سپری...

سپریم کورٹ آف پاکستان نے سینئر صحافی ارشد شریف کی میڈیکل رپورٹ غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے قتل کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔ منگل کو چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ نے ارشدشریف قتل کیس کے ازخود نوٹس پر سماعت کی، جسٹس اعجازالاحسن، جسٹس جمال خان مندوخیل، جسٹس مظاہرعلی اکبر نقوی اور جسٹس محمد علی مظہر بھی بینچ کا حصہ ہیں، سماعت کے سلسلے میں ایڈیشنل اٹارنی جنرل، سیکرٹری داخلہ اور دیگر اعلی حکام عدالت میں پیش ہوئے۔ دوران سماعت چیف جسٹس نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اٹارنی جنرل صاحب ! ایک فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی بنی تھی، ارشد شریف کی والدہ کا خط آنے کے بعد سپریم کورٹ کا ایچ آرسیل تحقیقات کررہا ہے۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ وزارت داخلہ نے پچھلے جمعہ کو فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی رپورٹ جمع کرانی تھی جو کہ وزارت داخلہ نے اب تک جمع نہیں کرائی، کیا وزیر داخلہ کو بلا لیں؟ کہاں ہیں وزیرداخلہ؟ جسٹس عمرعطا بندیال نے کہا کہ کہاں ہیں سیکرٹری خارجہ؟ اسد مجید صاحب تو پہلے سے ہی کافی مقبول ہیں، سوشل میڈیا پر کیا کیا نہیں کہا جارہا، سوشل میڈیا پر جو کہا جارہا وہ آپ نہیں دیکھتے۔

چیف جسٹس کے استفسار پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل عامر رحمان نے عدالت کو بتایا کہ کل فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی رپورٹ پیش کردیں گے۔ ایڈیشنل اٹارنی کی یقین دہانی پر چیف جسٹس نے ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تحقیقات کے معاملات میں وقت ضائع کرنا سپریم کورٹ کا کام نہیں سرکار کا ہے، ارشد شریف نامور صحافی تھے، ان کو کیوں قتل کیا گیا اور بیرون ملک ہی کیوں؟ پاکستان کے پاس وسیع وسائل ہیں کہ بیرون ملک معاملات پر تحقیقات کر سکیں، پاکستان کو بیرون ملک تک رسائی حاصل ہے۔ چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ اٹارنی جنرل صاحب! فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کو واپس آئے کافی عرصہ ہوگیا ہے، حکومتی کمیشن کی حتمی رپورٹ تاحال سپریم کورٹ کو کیوں نہیں ملی؟ یہ کیا ہورہا ہے، رپورٹ کیوں نہیں آرہی؟ جو میڈیکل رپورٹ پیش کی گئی وہ بھی غیرتسلی بخش ہے، سینئر ڈاکٹرز نے میڈیکل رپورٹ تیارکی لیکن وہ تسلی بخش نہیں، ہر انسانی جان کو سنجیدگی سے لینا ہوتا ہے، صحافیوں کے ساتھ کسی صورت بدسلوکی برداشت نہیں کی جاسکتی، پاکستان میں صحافی سچائی کی آواز ہیں، اگرصحافی جھوٹ بولیں تو حکومت کارروائی کرنے کا اختیار رکھتی ہے۔

عدالت کے پوچھنے پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتایا کہ جب رپورٹ آئی وزیر داخلہ فیصل آباد میں تھے، رانا ثنا اللہ کے دیکھنے کے بعد رپورٹ سپریم کورٹ کو دی جائے گی، رپورٹ میں کچھ حساس چیزیں ہوسکتی ہیں، اس پر چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کیا وزیرِ داخلہ کو رپورٹ تبدیل کرنی ہے؟ چیف جسٹس نے سوال کیا کہ پاکستان میں ارشد شریف کے قتل کا فوجداری مقدمہ درج کیوں نہیں ہوا؟ اس پر سیکرٹری داخلہ نے مقف اپنایا کہ فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ کا جائزہ لے کر مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ ہوگا۔ جسٹس مظاہر نقوی نے کہا کہ کیا مقدمہ درج کرنے کا یہ قانونی طریقہ ہے؟ جسٹس اعجازالاحسن نے بھی استفسار کیا کہ مقدمہ درج کیے بغیر تحقیقات کیسے ہوسکتی ہیں؟ اس پر چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ 5 رکنی بینچ حالات کی سنگینی کی وجہ سے ہی تشکیل دیا ہے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی رپورٹ آج ہی جمع کرائیں تاکہ کل اس پر سماعت ہو سکے، 43 دن سے رپورٹ کا انتظار کر رہے ہیں، معاملہ سنجیدگی سے لے رہے ہیں۔بعد ازاں عدالت نے ارشد شریف کے قتل کی ایف آئی آر آج رات تک درج کرنے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 7 دسمبر تک ملتوی کردی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۶ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

پاکستان کے صحرائی علاقوں میں ڈریگن فروٹ کی ک...

پاکستان کے صحرائی علاقوں میں ڈریگن فروٹ کی کاشت ملک کے لیے زرمبادلہ کا ایک قابل اعتماد ذریعہ بن سکتا ہے، ڈریگن فروٹ پاکستان میں نمایاں تجارتی صلاحیت کے ساتھ نیا برآمدی پھل بن جائے گا، تھر میں'ڈیزرٹ کنگ' کے نام سے کاشت جاری۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میںصحرائی علاقوں میں ڈریگن فروٹ کی کاشت ملک کے لیے زرمبادلہ کا ایک قابل اعتماد ذریعہ بن سکتا ہے۔ڈریگن فروٹ کی پرکشش رنگت، مٹھاس اور مزیدار ذائقے کی وجہ سے دنیا بھر میں اس کی پیداوار میں کافی اضافہ ہوا ہے۔ یہ زرمبادلہ کا ایک اچھا ذریعہ بن سکتا ہے۔ کاشتکاروں کے لیے معاشی فوائد کے علاوہ اس کا استعمال انسانی صحت کے لیے بھی اچھا ہے۔نیشنل ایگریکلچر ریسرچ سینٹر کے ایک سینئر سائنسی افسرڈاکٹر نور اللہ نے ویلتھ پاک کو بتایا کہ ڈریگن فروٹ جو کہ ایک امریکی مقامی پودا ہے اس وقت ویتنام، فلپائن، ترکی اور بھارت سمیت کئی ممالک میں اگایا جا رہا ہے۔

ڈریگن فروٹ ایک اشنکٹبندیی پھل ہے جو حالیہ برسوں میں دنیا میں مقبول ہوا ہے۔ اگرچہ لوگ زیادہ تر اس کے مخصوص ذائقے کی وجہ سے اس سے لطف اندوز ہوتے ہیںلیکن تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ یہ انسانی صحت کے لیے بھی اچھا ہے۔تھر میں ڈریگن فروٹ کاشت کیا جاتا ہے کیونکہ ہم نے اس کی نئی قسم متعارف کروائی ہے، جسے 'ڈیزرٹ کنگ' کا نام دیا گیا ہے۔ لوگ اسے کھا سکتے ہیں اور اس کے غذائی اجزا سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ اس سے زرعی کاشتکاری سے جڑے لوگوں کے معیار زندگی کو بلند کرنے میں بھی مدد ملے گی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ویتنام، تھائی لینڈ اور دیگر ممالک سے ڈریگن فروٹ درآمد کر رہا ہے۔ ان کی شیلف لائف کو بڑھانے کے لیے، آدھے پکے ہوئے پھلوں کو کاٹا جاتا ہے جس سے ان کے ذائقے اور غذائیت کے مواد میں شدید کمی واقع ہوتی ہے۔یہ 'عظیم پھل' پاکستانیوں کے لیے نقل و حمل کے زیادہ اخراجات کی وجہ سے حاصل کرنا مشکل ثابت ہوا ہے۔ ڈریگن فروٹ ایک نقد آور فصل ہے اور پاکستان کے بڑھتے ہوئے آپریشنز اس کے منافع میں اضافہ کر سکتے ہیں۔

یہ پھل بڑے پیمانے پر قوت مدافعت بڑھانے کے لیے جانا جاتا ہے ۔ڈاکٹر نوراللہ نے کہاکہ ڈریگن فروٹ کی کاشت پاکستان کے کئی علاقوں میں کامیاب ہے۔ یہ عام طور پر کٹنگ کے ذریعہ لگایا جاتا ہے۔ یہ دو سال بعد پھل دیتا ہے۔ سرد موسم کے علاوہ اسے کہیں بھی اگایا جا سکتا ہے۔ اسے آبپاشی کے لیے کم پانی کی ضرورت ہوتی ہے اور اس میں انفیکشن ہونے کا خطرہ کم ہوتا ہے۔پاکستان میں ڈریگن فروٹ فارمنگ ایک اعلی سرمایہ کاری اور طویل سائیکل کی صنعت ہے۔ ڈریگن فروٹ کو اگانا پاکستان میں اس کی نئی اور اعلی معیار کی اقسام کی عدم موجودگی میں انتہائی مشکل ہے۔ پاکستان کے پاس ڈریگن فروٹ کے لیے بعض بیماریوں سے بچاو کی ادویات یا کھاد تک رسائی نہیں ہے۔ ان کو چین سے درآمد کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ڈریگن فروٹ اگانے کا قدرتی فائدہ ہے۔ انہوں نے بتایاکہ چینی اعلی معیار کے ڈریگن فروٹ کے بیجوں اور اس کے سائنسی انتظام اور پودے لگانے کی تکنیکوں کی مدد سے یہ امید کی جاتی ہے کہ ڈریگن فروٹ پاکستان میں نمایاں تجارتی صلاحیت کے ساتھ ایک نیا برآمدی پھل بن جائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ترکی میں ترقی کے راستے میں مصنوعی رکاوٹیں کھ...

ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ ہم نے ملک بھر میں ایک ایسا ماحول حاوی کیا ہے کہ جس میں دین ، فکر اور نسل کی بنیاد پر کسی بھی شہری کے ساتھ امتیازی سلوک نہیں کیا جاتا اور اس کی امیدوں کے راستے میں مصنوعی رکاوٹیں کھڑی نہیں کی جاتیں،صدر ایردوان نے استنبول کنو نشن سینٹر میں صدارتی انسانی وسائل آفس کی طرف سے اور نئی صدی کا ٹیلنٹ مرکز کے مرکزی خیال کے ساتھ منعقدہ استنبول انسانی وسائل فورم میں ویڈیو پیغام میں فورم میں شرکت کے لئے استنبول آنے والے مہمانوں کو خوش آمدیدکہا،انہوں نے کہا ہے کہ بحیثیت ترکیہ ہم اپنے پبلک اور پرائیویٹ سیکٹر میں مساوات، شفافیت، احتساب، جدت اور لیاقت جیسی انسانی اقدار کی ثقافت قائم کرنے کے لئے کوشاں ہیں، حالیہ 20سالوں میں ہم نے جمہوریت، بنیادی حقوق ، آزادیوں اور انفراسٹرکچر کی سرمایہ کاریوں کے ذریعے ڈیجیٹلائزیشن کے شعبے میں قابل ذکر مسافت طے کی ہے۔ ہم نے ملک بھر میں ایک ایسا ماحول قائم کیا ہے جس میں دین، مکتبہ فکر اور نسل کی بنیادوں پر کسی شہری کے ساتھ امتیازی سلوک روا نہیں رکھا جاتا اور اس کی ترقی کے راستے میں مصنوعی رکاوٹیں کھڑی نہیں کی جاتیں،صدر ایردوان نے صدارتی نظام حکومت کے ذریعے، انسانی وسائل کے زیادہ بہتر انتظام کے حوالے سے، ملک کی اداراتی صلاحیت کو زیادہ تقویت دینے کا ذکر کیا اور کہا ہے کہ ہم نے ملک کو انسانی وسائل کا ایک ایسا جامع ماڈل عطا کیا ہے کہ جو ہمارے شہریوں کی صلاحیتوں کو زیادہ بہتر درجے پر پہنچا دے گا، ہم ترکیہ سو سالہ ویژن کے دائرہ کار میں اس ماڈل کے اثر و نفوذ میں اضافہ کرنے اور اسے ہر پہلو سے جامع بنانے کا ہدف رکھتے ہیں،انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ انسانی وسائل کا ادارہ، دنیا کے مختلف ممالک سے شرکا کو ایک پلیٹ فورم پر جمع ہونے کا امکان فراہم کر کے، ہماری ان کوششوں میں اہم کردار ادا کرے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ہم نیٹ ورک لمیٹڈ نے رواں مالی سال 6ارب روپے...

ہم نیٹ ورک لمیٹڈ نے رواں مالی سال 6ارب روپے کی آمدنی حاصل کی ،آمدن میں 39فیصد اضافہ ، پروڈکشن، اشتہارات، تفریح، اور میڈیا مارکیٹنگ ادارے کے اہم شعبے ،مالی سال 22 کا مجموعی منافع 2.46 ارب روپے رہا۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق کمپنی نے مالی سال 21 میں 4.3 بلین روپے سے زیادہ 6 ارب روپے کی آمدنی حاصل کی جس میں سال بہ سال 39فیصد کا اضافہ ہوا۔ مالی سال 22 کا مجموعی منافع 2.46 بلین روپے رہا، جو مالی سال 21 میں 1.47 بلین روپے کے منافع سے 68 فیصد زیادہ ہے۔ سال کے لیے بعد از ٹیکس منافع مالی سال 21 میں 1 ارب روپے سے بڑھ کر 1.36 بلین روپے ہو گیا، جس میں سال بہ سال 34 فیصد اضافہ ہوا۔ہم نیٹ ورک لمیٹڈ 25 فروری 2004 کو ایک پبلک لمیٹڈ کمپنی کے طور پر قائم کیا گیا تھا۔ پروڈکشن، اشتہارات، تفریح، اور میڈیا مارکیٹنگ اس کے اہم شعبے ہیں۔

میڈیا ادارے ہم نیٹ ورکس لمیٹڈکے فنانس منیجر خالد حفیظ نے ویلتھ پاک سے گفتگو میں کہا کہ پاکستان کو پائیدار اور جامع ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے معیشت کے ہر شعبے میں پالیسی کی تبدیلی کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ افراط زر، بڑھتی ہوئی توانائی کی قیمتوں، شرح مبادلہ میں اتار چڑھاو اور سیاسی بدامنی کے درمیان کمپنی کا مارجن کچھ حد تک کم ہو گیا ہے۔ تاہم پائیدار ترقی کو برقرار رکھنے کے لیے ہم نیٹ ورکس لمیٹڈ کی انتظامیہ مصنوعات اور خدمات میں سرمایہ کاری جاری رکھے ہوئے ہے۔ ایک مضبوط بورڈ، اچھے انفراسٹرکچر، اور اچھی طرح سے طے شدہ کاروباری اہداف کے ساتھ ہم ایک کمپنی کے طور پر کہیں زیادہ مضبوط ترقی حاصل کرنے کی مضبوط پوزیشن میں ہیں۔ ہم ایک اور بھی زیادہ لچکدار، ڈیجیٹل اور مستقبل پر مرکوز میڈیا اور تفریحی کمپنی بننے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ڈالر کی شرح مبادلہ میں کسی بھی اہم تبدیلی کا ہماری معیشت پر نمایاں اثر پڑتا ہے اور اس کے نتیجے میںہمارے کاروبارہماری آمدنی اور اخراجات پر اثر پڑتا ہے۔ تاہم کمپنی نے کاروباری خطرات کو پہچاننے، جانچنے اور کم کرنے کے لیے ایک مضبوط فریم ورک بنایا ہے۔ اس فریم ورک کا مقصد کمپنی کی مسابقتی برتری کو بڑھانا، شفافیت کو فروغ دینا اور کاروباری مقصد پر منفی اثرات کو کم کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ کمپنی کا ایک بورڈ آف ڈائریکٹرز ہے جو فنانس، تعمیل اور تفریحی صنعت میں تجربہ اور علم رکھنے والے افراد کے متنوع گروپ پر مشتمل ہے۔ بورڈ پالیسیاں وضع کرتا ہے جس کا مقصد آمدنی کے نئے سلسلے اور ممکنہ خطرے کا انتظام کرنا ہے۔ یہ کمپنی کے شیئر ہولڈرز کے مفادات کو محفوظ رکھنے میں مدد کرتا ہے۔ بی او ڈی کے ممبران اپنے فرائض سے بخوبی واقف ہیں اور کمپنی کے مشن سے مطابقت رکھنے والے قواعد و ضوابط کو نافذ کرنے کے لیے کام کرتے ہیں۔

بورڈاس بات کو یقینی بناتا ہے کہ مالیاتی بیانات کمپنی کی مالی حالت کی درست عکاسی کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک کی معیشت سست ترقی، بیروزگاری اور افراط زر، گرتی ہوئی سرمایہ کاری، بڑے مالیاتی اور کرنٹ اکاونٹ خسارے اور گرتی کرنسی کی وجہ سے رکاوٹ ہے۔ محدود بین الاقوامی سرمائے کی آمد اور اہم قرضوں کی ادائیگیوں کی وجہ سے زرمبادلہ کے ذخائر تیزی سے کم ہو رہے ہیں کیونکہ اس وقت پاکستان کے غیر ملکی ذخائر سے صرف ایک ماہ کی درآمدات کی ادائیگی کی جا سکتی ہے۔ یہ معیشت کے ڈھانچہ جاتی مسائل کے بروقت حل نہ ہونے کے نتائج ہیں۔ پاکستان کو جامع ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے فوری پالیسی تبدیلیوں کی ضرورت ہے جن میں ریونیو موبلائزیشن کے ذریعے مالیات کو مضبوط کرنا، فضول خرچی اور کم ترجیحی اخراجات کو کم کرنا، مالیاتی ڈی سینٹرلائزیشن فریم ورک کو مضبوط کرنا، توانائی کے شعبے میں اصلاحات لانا شامل ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

شمالی عراق ،دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے ترک میج...

شمالی عراق میں جاری پنجہ کلید آپریشن کے حامل علاقے میں ایک ترک فوجی شہید ہو گیا ،ترک امور دفاع کے مطابق پنجہ کلید آپریشن کے حامل علاقے میں پی کیکے کے دہشتگردوں کی جانب سے نصب شدہ دھماکہ خیز مواد پھٹ گیا جس کے نتیجے میں کمانڈو میجرم ہمت دومان شہید ہو گئے،بیان میں اس واقعے پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شہید کیلیے دعائے مغفرت اور لواحقین کیلیے صبر کی دعا کی گئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۶ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں