• Columbus, United States
  • |
  • ٢٣ نومبر، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | سی-پیک

ہواوے کی جانب سے ایتھوپین طلبا کو انفارمیشن...

ادیس ابابا (شِنہوا) چینی  ٹیکنالوجی  کمپنی ہواوے نے ایتھوپیا کی یونیورسٹی کے طلباء کے لئے ایک پروگرام کا انعقاد کیا ہے۔ کمپنی نے اپنے  سیڈز فار دی فیوچر پروگرام کے ذریعے  طلباء  کو معلومات اور کمیونیکیشن ٹیکنالوجی (آئی سی ٹی ) پر مبنی جدید معلومات اور تجربے کے اشتراک کی تربیت فراہم کی ہے۔

ہواوے  نے  ایک بیان میں کہا کہ تجربے اور علم کی منتقلی کا یہ پروگرام ایک ہفتے تک جاری رہا جس میں  ایتھوپیا کی 12 یونیورسٹیز کے 66 طلباء کو تربیت فراہم کی گئی۔

ایتھوپیا کی وزارت تعلیم کے حکام کی موجودگی میں گریجویشن کی ایک آن لائن تقریب بھی منعقد کی گئی۔

بیان کے مطابق طلباء نے فائیو جی ، نیٹ ورکنگ اور کلاؤڈ جیسے اہم شعبوں میں نامور لیکچررز سے کٹنگ ایج ٹیکنالوجی اور جدت  کے بارے میں سیکھا۔

ہواوے نے سال 2008 میں سیڈز فاردی فیوچر پروگرام کا آغاز کیا تھا تاکہ دنیا بھر کی برادریوں  میں مقامی ڈیجیٹل صلاحیت  کو فروغ دینے میں مدد فراہم کی جا سکے۔

ایتھوپیا میں سال  2016 سے یہ پروگرام سالانہ بنیادوں پر  چلایا جا رہا ہےجس میں 200 سے زائد طلباء شریک ہوئے ہیں ۔

ہواوے ایتھوپیا کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر چھن منگ لیانگ نے گریجویشن تقریب سے خطاب  کرتے ہوئے کہا کہ یہ پروگرام  انفارمیشن و کمیونیکیشن ٹیکنالوجی میں ایتھوپیا کے نوجوان کو صلاحیت کے فروغ کا موقع فراہم کرے گا تاکہ ملک کے مستقبل کو سہارا دیا جا سکے۔

۷ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ہواوے کی جانب سے ایتھوپین طلبا کو انفارمیشن...

ادیس ابابا (شِنہوا) چینی  ٹیکنالوجی  کمپنی ہواوے نے ایتھوپیا کی یونیورسٹی کے طلباء کے لئے ایک پروگرام کا انعقاد کیا ہے۔ کمپنی نے اپنے  سیڈز فار دی فیوچر پروگرام کے ذریعے  طلباء  کو معلومات اور کمیونیکیشن ٹیکنالوجی (آئی سی ٹی ) پر مبنی جدید معلومات اور تجربے کے اشتراک کی تربیت فراہم کی ہے۔

ہواوے  نے  ایک بیان میں کہا کہ تجربے اور علم کی منتقلی کا یہ پروگرام ایک ہفتے تک جاری رہا جس میں  ایتھوپیا کی 12 یونیورسٹیز کے 66 طلباء کو تربیت فراہم کی گئی۔

ایتھوپیا کی وزارت تعلیم کے حکام کی موجودگی میں گریجویشن کی ایک آن لائن تقریب بھی منعقد کی گئی۔

بیان کے مطابق طلباء نے فائیو جی ، نیٹ ورکنگ اور کلاؤڈ جیسے اہم شعبوں میں نامور لیکچررز سے کٹنگ ایج ٹیکنالوجی اور جدت  کے بارے میں سیکھا۔

ہواوے نے سال 2008 میں سیڈز فاردی فیوچر پروگرام کا آغاز کیا تھا تاکہ دنیا بھر کی برادریوں  میں مقامی ڈیجیٹل صلاحیت  کو فروغ دینے میں مدد فراہم کی جا سکے۔

ایتھوپیا میں سال  2016 سے یہ پروگرام سالانہ بنیادوں پر  چلایا جا رہا ہےجس میں 200 سے زائد طلباء شریک ہوئے ہیں ۔

ہواوے ایتھوپیا کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر چھن منگ لیانگ نے گریجویشن تقریب سے خطاب  کرتے ہوئے کہا کہ یہ پروگرام  انفارمیشن و کمیونیکیشن ٹیکنالوجی میں ایتھوپیا کے نوجوان کو صلاحیت کے فروغ کا موقع فراہم کرے گا تاکہ ملک کے مستقبل کو سہارا دیا جا سکے۔

۷ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

اٹک ریفائنری لمیٹڈ کی رواں مالی سال کی پہلی...

اٹک ریفائنری لمیٹڈ کی مالی سال 2022-23 کی پہلی سہ ماہی میںمجموعی فروخت 116 ارب روپے اور فی حصص آمدنی 68 روپے رہی،اے ٹی آر ایل ریفائنری سیکٹر میں مارکیٹ سرمایہ کے لحاظ سے تیسری سب سے بڑی کمپنی،مجموعی منافع کی شرح 8.51فیصدرہی۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق اٹک ریفائنری لمیٹڈ نے مالی سال 2022-23 کی پہلی سہ ماہی جولائی ستمبر کے دوران ریفائنری کے شعبے میں سب سے زیادہ منافع حاصل کیا۔اے ٹی آر ایل ریفائنری سیکٹر میں مارکیٹ کیپ کے لحاظ سے تیسری سب سے بڑی کمپنی رہی اور اس نے مستحکم تجارتی سرگرمی دکھائی۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر پاکستان کے ریفائنری سیکٹر کی نمائندگی چار کمپنیاں کرتی ہیں۔ ریفائنری سیکٹر میں چار میں سے تین کمپنیوں نے رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران منافع کمایا، جس میں اے ٹی آر ایل 8.51فیصدکے مجموعی منافع اور فروخت پر سرفہرست ہے۔ اے ٹی آر ایل کی مجموعی فروخت 116 ارب روپے اور فی حصص آمدنی 68.5 روپے رہی۔ پی آر ایل منافع کمانے کے لحاظ سے دوسرے نمبر پر رہی۔ 73 ارب روپے کی فروخت کے ساتھ پی آر ایل نے مجموعی منافع کا 2.20فیصد اور خالص منافع کے مارجن کا 1.40فیصدحاصل کیا۔ این آر ایل سیلز ریونیو کے لحاظ سے تیسرے نمبر پر ہے کیونکہ پہلی سہ ماہی میں اس کی ٹاپ لائن 77 بلین روپے تھی۔ تاہم اس کا مجموعی منافع صرف 0.03 فیصد رہا اور 54.92 روپے فی حصص کانقصان ہوا۔

سینرجیکو بالترتیب 8.20فیصد اور 11.38فیصدکے مجموعی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے اور اسے 1.23 روپے فی حصص کا نقصان ہوا۔ مالی سال 23 کی پہلی سہ ماہی کے دوران سینرجی کو277 بلین روپے کی مارکیٹ کیپ کے ساتھ ایک سرکردہ علامت کے طور پر رپورٹ کیا گیا تھا اور اس کے بعد این آر ایل کی مارکیٹ کیپ 189 بلین روپے تھی۔ اے ٹی آر ایل 162 ارب روپے کے ساتھ مارکیٹ کیپٹلائزیشن کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہی جبکہ پی آر ایل110 بلین روپے کے مارکیٹ کیپ کے ساتھ چوتھے نمبر پر تھی۔ ریفائنری سیکٹر کے 50فیصداسٹاک نے سرفہرست تجارتی سرگرمی کا تجربہ کیا۔ 22 جنوری سے 22 اکتوبر 2022 تک ریفائنری سیکٹر کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر دوسرے سب سے زیادہ فعال شعبے کے طور پر درجہ بندی کیا گیااور ریفائنری سیکٹر میں سب سے زیادہ تجارتی حجم آیا۔ متعدد مثبت نشانات کے ساتھ چاروں ریفائنری سیکٹر کمپنیوں کے اسٹاک کی واپسی کے پیٹرن تقریبا ایک جیسے تھے۔ اسٹاک مارکیٹ کے منافع کا تجزیہ سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کی حکمت عملی وضع کرنے میں مدد کرتا ہے۔ رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے لیے روزانہ اسٹاک مارکیٹ کے منافع کا حساب لگایا گیا۔ اگست کے مہینے میں اے ٹی آر ایل کی روزانہ کی واپسی میں سب سے زیادہ اضافہ ہوا۔پی آر ایل سب سے زیادہ تجارت کی جانے والی علامتوں میں سے ایک تھی جس نے پہلی سہ ماہی میں متعدد مثبت اضافہ دکھایا۔ سینرجی اس دوران مجموعی اور خالص خسارے میں رہالیکن اس نے اگست 2022 کے مہینے میں منافعوں میں سب سے زیادہ اضافہ بھی دکھایا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۷ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ٹرمپ آرگنائزیشن ٹیکس فراڈ کی مرتکب قرار

واشنگٹن (شِنہوا) نیو یارک شہر کی ایک جیوری نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی رئیل اسٹیٹ کمپنی کو ٹیکس فراڈ کا مجرم قرار دیا ہے۔

جیوری نے ٹرمپ آرگنائزیشن کے دو اداروں کو دھوکہ دہی، سازش، مجرمانہ ٹیکس دھوکہ دہی اور کاروباری ریکارڈ میں ہیرپھیر سمیت تمام الزامات میں قصور وار قرار دیا ہے۔

ٹرمپ اس معاملے کے  مدعاعلیہ میں نہیں تھے، یہ کیس ان کی کمپنی کی جانب سے ایک اسکیم بارے تھا جس میں ٹیکس بچت کے لئے ایگزیکٹو کو رقم مراعات کی شکل میں دی گئی تھیں۔

ٹرمپ آرگنائزیشن کو 16 لاکھ امریکی ڈالرز کا جرمانہ بطور سزا ادا کرنا ہوگا۔

ٹرمپ نے اس کیس کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے سیاسی قرار دیا ہے۔ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس کے لئے اپنی تیسری مہم گزشتہ ماہ سے شروع کی ہے۔

۷ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین، امریکا اور بھارت کے بعد پاکستان کپاس پی...

چین، امریکا اور بھارت کے بعد پاکستان کپاس پیدا کرنے والا چوتھا بڑا ملک ، پچھلے سال کی 9.14 ملین گانٹھوں کے مقابلے میں پیداوار 22.8 فیصد کم ہو کر 7.06 ملین گانٹھ رہ گئی،زیر کاشت رقبہ کم ہو کر 2,079 ہزار ہیکٹررہ گیا،کاشتکاروں کو کپاس کی لچکدار اقسام اگانے کی ترغیب دینے سے پیداوار میں اضافہ ہوگا۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق کپاس کی پیداواری صلاحیت بڑھانے اور مقامی صنعتوں کی طلب کو پورا کرنے کے لیے پاکستان کو کپاس کی لچکدار اقسام کی ضرورت ہے جو اس کے محنت سے کمائے گئے ذخائر کو محفوظ رکھیں گی۔ ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے ایرڈ ایگریکلچر یونیورسٹی راولپنڈی کے ایک ماہر نے کہاکہ پاکستان کو کپاس کی لچکدار اقسام کو اپنی پیداوار بڑھانے اور فصل کے نقصانات کو کم کرنے کے لیے استعمال کرنا چاہیے۔ کاشتکاروں کو کپاس کی لچکدار اقسام کا استعمال کرکے زیادہ کپاس اگانے کی ترغیب دینے سے پیداوار میں اضافہ ہوگا اور صنعت کو فائدہ ہوگا۔ گزشتہ کئی سالوں میں ملک کی کم ہوتی ہوئی کپاس کی پیداوار ایک بڑا مسئلہ ہے جس پر توجہ دینے کی ضرورت ہے تاکہ پائیدار بنیادوں پر اسے بحال کیا جا سکے۔کپاس پاکستان میں نقد آور فصل ہے اور یہ دوسری اہم ترین فصل ہے کیونکہ یہ پاکستان کی معیشت میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ چین، امریکا اور بھارت کے بعد پاکستان کپاس پیدا کرنے والا چوتھا بڑا ملک ہے۔ یہ جی ڈی پی کا تقریبا 0.6 فیصد اور زراعت میں اضافی قدر کا 3.1 فیصد بنتا ہے۔2020-21میں فصل 2,079 ہزار ہیکٹر پر اگائی گئی تھی جو پچھلے سال کی بوائی گئی 2,517 ہزار ہیکٹر سے 17.4 فیصد کم ہے۔ پچھلے سال کی 9.14 ملین گانٹھوں کے مقابلے میں پیداوار 22.8 فیصد کم ہو کر 7.06 ملین گانٹھ رہ گئی۔

انہوں نے کہاکہ ماحولیاتی تبدیلیوں، زیادہ پیداوار دینے والے، تصدیق شدہ ہائبرڈ بیجوں کی قسموں کے ساتھ ساتھ کیڑوں کے حملوں سے نمٹنے کے لیے کیڑے مار ادویات کی کمی جو ہر سال لاکھوں ایکڑ فصلوں کو تباہ کر دیتی ہیںسمیت بہت سے عوامل کی وجہ سے ملکی پیداوار متاثر ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ معاشی ترقی اور سماجی خوشحالی دونوں کے حصول کے لیے کپاس کی فصل کی ترقی ضروری ہے۔خواتین سمیت دیہی علاقوں کے لوگوں کی ایک بڑی تعداد کپاس کی پیداوار سے وابستہ ہے۔ کسانوں کی روزی کمانے کی صلاحیت کے لیے فصلوں کا معیار بہت اہم ہے۔ بہت ساری وجوہات کپاس کی پیداوار کو متاثر کر رہی ہیں جن میںموسمیاتی تبدیلی اور کیڑے مکوڑے اورخشک سالی شامل ہیں۔کپاس کی پیداوار کے علاقے کو بغیر کسی دوسری فصل کے خاص طور پر مکئی اور گنے کی کاشت کیے بغیر مقرر کیا جانا چاہیے کیونکہ وہ وہاں کے مائیکرو کلائمیٹ کو تبدیل کرتے ہیں۔ چونکہ گنے کی فصل کا دورانیہ ایک سال ہوتا ہے اس لیے زمین میں کیڑے مکوڑوں کی حد میں اضافہ ہوتا ہے اور یہ نم بھی ہو جاتی ہے جو کپاس کو نقصان پہنچاتی ہے۔حال ہی میں کپاس پر تحقیق کے لیے سینٹرل کاٹن ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کی نئی عمارت کا افتتاح کرتے ہوئے وزیر زراعت پنجاب نے کہا کہ وقت کی ضرورت ہے کہ کپاس کے بیج کی ایسی اقسام متعارف کرائی جائیں جو ماحولیاتی تبدیلیوں سے ہم آہنگ ہوں اور کیڑوں اور بیماریوں کے خلاف مزاحم ہوں۔ وزیر نے اس منصوبے کو خطے کے کاشتکاروں کے لیے گیم چینجر قرار دیا۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ کپاس کی فی ایکڑ پیداوار بڑھانے اور ملکی معیشت کو مضبوط بنانے میں مددگار ثابت ہو گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۷ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین نے نیا آزمائشی سیٹلائٹ لانچ کردیا

جیو چھوان (شِنہوا) چین نے شمال مغربی علاقے میں واقع جیوچھوان سیٹلائٹ لانچ مرکز سے ایک نیا آزمائشی سیٹلائٹ کامیابی کے ساتھ خلا میں بھیج دیا ہے۔

وی ایچ ایف ڈیٹا ایکسچینج سسٹم (وی ڈی ای ایس) آزمائشی سیٹلائٹ کوائی ژو۔ 11 وائے 2 کیریئر راکٹ کی مدد سے بدھ کی صبح 9 بجکر 15 منٹ (بیجنگ وقت) پر خلا میں بھیجا گیا جو مقررہ مدار میں کامیابی سے داخل ہوگیا۔

یہ سیٹلائٹ بنیادی طور پر مواصلات کی آزمائش اور وی ایچ ایف ڈیٹا ایکسچینج سسٹم اور خودکار شناختی نظام (اے آئی ایس) کی اہم ٹیکنالوجی کی تصدیق کے لئے استعمال کیا جائے گا۔

لانچ مرکز کے مطابق یہ کوائی ژو ۔11 راکٹ کی 23 ویں مشن پرواز تھی۔

۷ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین نے نیا آزمائشی سیٹلائٹ لانچ کردیا

جیو چھوان (شِنہوا) چین نے شمال مغربی علاقے میں واقع جیوچھوان سیٹلائٹ لانچ مرکز سے ایک نیا آزمائشی سیٹلائٹ کامیابی کے ساتھ خلا میں بھیج دیا ہے۔

وی ایچ ایف ڈیٹا ایکسچینج سسٹم (وی ڈی ای ایس) آزمائشی سیٹلائٹ کوائی ژو۔ 11 وائے 2 کیریئر راکٹ کی مدد سے بدھ کی صبح 9 بجکر 15 منٹ (بیجنگ وقت) پر خلا میں بھیجا گیا جو مقررہ مدار میں کامیابی سے داخل ہوگیا۔

یہ سیٹلائٹ بنیادی طور پر مواصلات کی آزمائش اور وی ایچ ایف ڈیٹا ایکسچینج سسٹم اور خودکار شناختی نظام (اے آئی ایس) کی اہم ٹیکنالوجی کی تصدیق کے لئے استعمال کیا جائے گا۔

لانچ مرکز کے مطابق یہ کوائی ژو ۔11 راکٹ کی 23 ویں مشن پرواز تھی۔

۷ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

پیپلز لبریشن آرمی کے افسران اور فوجیوں کا جی...

بیجنگ (شِنہوا) چینی پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے) کے افسران اور فوجیوں نے کامریڈ جیانگ زیمن کی یاد میں براہ راست نشرہونے والے اجلاس کو دیکھا  اور اس کو انہماک سے سنا۔

انہوں نے کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ(سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری، چینی صدر اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ  کی تقریر کو غور سے سنا۔

پیپلز لبریشن آرمی کے افسروں اور سپاہیوں نے کہا کہ وہ کامریڈ شی جن پھنگ کی قیادت میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کی مستحکم  قیادت کو برقرار رکھنے اور عوام کی مسلح افواج کو عالمی معیار کی حامل افواج بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔

قومی احیائے نو کے عظیم مقصد میں کامریڈ جیانگ زیمن سمیت چینی کمیونسٹس کی کئی نسلوں کی لگن اور کوشش شامل ہے۔

پیپلز لبریشن آرمی کے افسروں اور سپاہیوں نے قومی تجدید  نو کے لیے تزویراتی تعاون فراہم کرنے اور عالمی امن اور ترقی میں مزید تعاون کے لیے جذبے اور حوصلہ کے ساتھ آگے بڑھنے کا عزم ظاہر کیا۔

۷ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین ۔ ملائیشیا تعلقات کی سالگرہ پر ملائیشیا...

کوٹا کینابالو، ملائیشیا(شِنہوا) ملائیشیا اور چین کے درمیان سفارتی تعلقات کی 48 ویں سالگرہ پر ملائیشیا کے شہر صباح کے کوٹا کینابالو میں دوستی دوڑ کا انعقاد کیا گیا ہے۔

5 کلومیٹر کی اس دوڑ میں تقریباً 2 ہزار افراد نے شرکت کی۔

 

ملائیشیا ، صباح کے علاقے کوٹا کینابالو میں چین۔ ملائیشیا تعلقات کی 48 ویں سالگرہ بارےمنعقدہ دوستی دوڑ میں لوگ شریک ہیں۔ (شِنہوا)

 

ملائیشیا ، صباح کے علاقے کوٹا کینابالو میں چین۔ ملائیشیا تعلقات کی 48 ویں سالگرہ بارے منعقدہ دوستی دوڑ میں لوگ شریک ہیں۔ (شِنہوا)

 

ملائیشیا ، صباح کے علاقے کوٹا کینابالو میں چین۔ ملائیشیا تعلقات کی 48 ویں سالگرہ بارے منعقدہ دوستی دوڑ میں لوگ شریک ہیں۔ (شِنہوا)

 

۷ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین ۔ ملائیشیا تعلقات کی سالگرہ پر ملائیشیا...

کوٹا کینابالو، ملائیشیا(شِنہوا) ملائیشیا اور چین کے درمیان سفارتی تعلقات کی 48 ویں سالگرہ پر ملائیشیا کے شہر صباح کے کوٹا کینابالو میں دوستی دوڑ کا انعقاد کیا گیا ہے۔

5 کلومیٹر کی اس دوڑ میں تقریباً 2 ہزار افراد نے شرکت کی۔

 

ملائیشیا ، صباح کے علاقے کوٹا کینابالو میں چین۔ ملائیشیا تعلقات کی 48 ویں سالگرہ بارےمنعقدہ دوستی دوڑ میں لوگ شریک ہیں۔ (شِنہوا)

 

ملائیشیا ، صباح کے علاقے کوٹا کینابالو میں چین۔ ملائیشیا تعلقات کی 48 ویں سالگرہ بارے منعقدہ دوستی دوڑ میں لوگ شریک ہیں۔ (شِنہوا)

 

ملائیشیا ، صباح کے علاقے کوٹا کینابالو میں چین۔ ملائیشیا تعلقات کی 48 ویں سالگرہ بارے منعقدہ دوستی دوڑ میں لوگ شریک ہیں۔ (شِنہوا)

 

۷ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین ۔ ملائیشیا تعلقات کی سالگرہ پر ملائیشیا...

کوٹا کینابالو، ملائیشیا(شِنہوا) ملائیشیا اور چین کے درمیان سفارتی تعلقات کی 48 ویں سالگرہ پر ملائیشیا کے شہر صباح کے کوٹا کینابالو میں دوستی دوڑ کا انعقاد کیا گیا ہے۔

5 کلومیٹر کی اس دوڑ میں تقریباً 2 ہزار افراد نے شرکت کی۔

 

ملائیشیا ، صباح کے علاقے کوٹا کینابالو میں چین۔ ملائیشیا تعلقات کی 48 ویں سالگرہ بارےمنعقدہ دوستی دوڑ میں لوگ شریک ہیں۔ (شِنہوا)

 

ملائیشیا ، صباح کے علاقے کوٹا کینابالو میں چین۔ ملائیشیا تعلقات کی 48 ویں سالگرہ بارے منعقدہ دوستی دوڑ میں لوگ شریک ہیں۔ (شِنہوا)

 

ملائیشیا ، صباح کے علاقے کوٹا کینابالو میں چین۔ ملائیشیا تعلقات کی 48 ویں سالگرہ بارے منعقدہ دوستی دوڑ میں لوگ شریک ہیں۔ (شِنہوا)

 

۷ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

آئی او سی رابطہ کمیشن نے بیجنگ 2022 کی حتمی...

بیجنگ (شِنہوا) بیجنگ 2022 سرمائی اولمپکس اور پیرالمپکس کے لیے بین الاقوامی اولمپک کمیٹی (آئی او سی) کے رابطہ کمیشن نے حتمی رپورٹ شائع کردی جس میں محفوظ اور کامیاب کھیلوں کی میزبانی سے سیکھنے اور کامیابیوں کی تفصیلات دی گئی ہیں۔

بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کے صدر تھامس باخ نے کہا کہ کامیابی، چین اور چینی عوام کی عظیم مہمان نوازی، اس غیر معمولی کھیلوں میں منتظم کمیٹی کی کارکردگی ہمیشہ ہمارے ساتھ رہے گی ۔

بیجنگ کے نائب میئر اور بیجنگ 2022 منتظم کمیٹی (بی او سی او جی) کے ایگزیکٹو نائب صدر ژانگ جیان ڈونگ نے بین الاقوامی اولمپک کمیٹی ایگزیکٹو بورڈ کو ویڈیو لنک کے ذریعے بیجنگ سرمائی اولمپک اور پیرالمپک کھیلوں بارے حتمی رپورٹ پیش کی۔

ژانگ نے کہا کہ گزشتہ 7 برس سے زائد عرصے میں مشترکہ کوششوں سے بیجنگ سرمائی اولمپکس اور پیرالمپکس کا انعقاد نوول کرونا وائرس وبا کے باوجود شیڈول کے مطابق محفوظ اور آسانی سے کیا گیا۔

بین الاقوامی اولمپک کمیٹی نے بیجنگ 2022 سے تعاون میں اہم کردار ادا کیا۔ میں بی او سی او جی کی طرف سے مخلصانہ شکریہ ادا کرتا ہوں۔

بیجنگ 2022 کے لئے بین الاقوامی اولمپک کمیٹی رابطہ کمیشن کے چیئرمین جوآن انتونیو سمارانچ جونیئر نے بیجنگ 2022 میں لوگوں کی زیادہ سے زیادہ شرکت اور پائیدار ترقی کے لئے کھیل کےمقامات کے دوبارہ استعمال ، کاربن کے خاتمے اور پانی کے استعمال کی کوششوں کی تعریف کی۔

بیجنگ 2022 میں 91 ممالک اور خطوں سے تقریباً 3 ہزار کھلاڑیوں نے کھیلوں میں حصہ لیا۔ مجموعی طور پر 2 عالمی اور 17 اولمپک ریکاڈ بنے۔ دنیا بھر کے 18 ہزار رضاکاروں نے شرکا کےلئے قابل ذکر خدمات انجام دیں جبکہ کھیلوں کو محفوظ بنانے میں 2 ہزار 300 سے زائد طبی عملے نے حصہ لیا۔

بیجنگ اولمپک میوزیم کا افتتاح  23 جون 2023 کو ہوگا۔ جبکہ بیجنگ سرمائی اولمپکس اور پیرالمپکس کی سالگرہ کا جشن اگلے سال 4 فروری سے 4 مارچ تک منایا جائے گا۔ ژانگ نے کھیلوں کے انعقاد کو تجربے کو مزید بہتر بنانے لےلئے بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کو سفارشات بھی پیش کی ہیں۔

۷ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

امریکہ میں 1 کروڑ 50 لاکھ سے زائد بچے نوول ک...

لاس اینجلس (شِنہوا) امریکن اکیڈمی آف پیڈیاٹرکس (اے اے پی) اور چلڈرن ہاسپیٹل ایسوسی ایشن کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق امریکہ میں وبا کے آغاز سے اب تک 1 کروڑ 50 لاکھ سے زائد بچوں میں نوول کرونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔

ان میں تقریباً 1 لاکھ 14 ہزار کا اضافہ گزشتہ 4 ہفتے میں ہوا ہے۔

یکم دسمبر کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران 28 ہزار 600 بچوں میں نوول کرونا وائرس کے کیسز رپورٹ ہوئے۔ رپورٹ شدہ کیسز ممکنہ طور پر بچوں کے نوول کرونا وائرس کے کیسز کا چھوٹا سا حصہ ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نئی اقسام کی بیماری میں شدت کے ساتھ ساتھ ممکنہ طویل مدتی اثرات کا اندازہ لگانے کے لئے عمر کے اعتبار سے زیادہ اعداد و شمار جمع کرنے کی ضرورت ہے۔

امریکن اکیڈمی آف پیڈیاٹرکس نے کہا ہے کہ یہ تسلیم کرنا ضروری ہے کہ بچوں کی صحت پر وبائی مرض کے فوری اثرات ہیں تاہم اہم بات یہ ہے کہ ہمیں بچوں اور نوجوانوں کی اس نسل کے جسمانی، ذہنی اور سماجی فلاح و بہبود پر دیرپا اثرات کی نشاندہی کرنے اور ان سے نمٹنے کی ضرورت ہے۔

۷ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

نانجنگ قتل عام میں زندہ بچ جانے والا ایک اور...

نانجنگ (شِنہوا) چین کے مشرقی صوبہ جیانگ سو کے دارالحکومت نانجنگ میں قتل عام کے دوران زندہ بچ جانے والے شیانگ یوآن سونگ کا نانجنگ میں 94 سال کی عمر میں انتقال ہو گیا ہے۔

جاپانی حملہ آوروں کے ہاتھوں نانجنگ قتل عام کے متاثرین کے میموریل ہال کے مطابق شیانگ کی موت سے مصدقہ زندہ بچ جانے والوں کی مجموعی  تعداد پیر کو کم ہو کر 54 ہو گئی ہے۔

نانجنگ قتل عام کا یہ واقعہ اس وقت  پیش آیا جب جاپانی فوجیوں نے 13 دسمبر 1937 کو اس دور کے چینی دارالحکومت پر قبضہ کر لیا تھا۔

انہوں نے 6 ہفتوں کے دوران دوسری جنگ عظیم کے سب سے وحشیانہ واقعات میں سے ایک کے دوران تقریباً 3 لاکھ چینی شہریوں اور غیر مسلح فوجیوں کو ہلاک کیا تھا۔

جاپانی حملہ آوروں کے ہاتھوں شیانگ کے بھائی اور چچا مارے گئے تھے۔ شیانگ نے اپنے خاندان کی لاشیں نکالنے کے راستے میں دریا کے ساحل پر لاشوں کے ڈھیر دیکھے جہاں  مرد، عورتیں اور بچے خون میں لت پت پڑے تھے۔ تاہم وہ زندہ  بچ گیا  اور وہ پناہ گزینوں کے علاقے میں فرار ہو گیا تھا۔

چین کی اعلیٰ مقننہ نے 2014 میں 13 دسمبر کو نانجنگ قتل عام کے متاثرین کے لیے قومی یادگاری دن قرار دیا تھا ۔

چین کی  حکومت نے زندہ بچ جانے والوں کی شہادتیں تحریری دستاویزات اور ویڈیو فوٹیج میں محفوظ کر رکھی ہیں۔ قتل عام کے ان ریکارڈز کو یونیسکو نے 2015 میں میموری آف دی ورلڈ رجسٹر میں درج کیا تھا۔

۷ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

نائجیرین فوج نے متعدد مسلح افراد کو ہلاک ک...

لاگوس (شِنہوا) نائجیریا کے فوجیوں نے شمالی ریاست کاڈونا میں کارروائیوں کے دوران متعدد مسلح افراد کو ہلاک کر دیا ہے۔

ریاست کے کمشنر برائے داخلی سلامتی اور امورِ داخلہ سیموئیل ارووان نے  جاری ہونے والے ایک بیان میں متعدد مسلح افراد کے مارے جانے کی تصدیق کی ہے جنہیں مقامی طور پر ڈاکو کہا جاتا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ  بہت سے دیگر افراد  پیر کے روز ریاست گیوا کے علاقےکے جنگلات میں فوجی کارروائی  کے دوران گولی لگنے سے زخمی ہو کر بھاگ گئے۔

کمشنر نے ریاست کے رہائشیوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ان مشتبہ افراد کے بارے میں تعاون  کریں  جو  گولی لگنے سے زخمی ہونے کے بعد  طبی امداد حاصل کر رہے ہیں کیونکہ وہ فرار ہونے والے ڈاکو ہو سکتے ہیں۔

ارووان نے کہا کہ عام علاقے میں جرائم کا سلسلہ  جاری ہے اور یہ کہ شہریوں کو مزید پیشرفت کے بارے میں تازہ صورتحال سےآگاہ  کیا جائے گا۔

نائجیریا میں حالیہ مہینوں کے دوران  مسلح افراد کے متعدد حملے ہوئے جن کے نتیجے میں ہلاکتیں اور اغوا کی وارداتیں ہوئی ہیں۔

۷ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چینی صدر سعودی فرمانروا کی دعوت پر سعودی عرب...

بیجنگ (شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی دعوت پر 7 سے 10 دسمبر تک سعودی عرب کا سرکاری دورہ کریں گے۔

وہ ریاض میں پہلے چین ۔ عرب ممالک سربراہی اجلاس، اور چین۔ خلیجی تعاون کونسل سربراہی اجلاس میں شرکت بھی کریں گے۔

اس بات کا اعلان چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چھن ینگ نے بدھ کے روز کیا ہے۔

۷ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چینی صدر سعودی فرمانروا کی دعوت پر سعودی عرب...

بیجنگ (شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی دعوت پر 7 سے 10 دسمبر تک سعودی عرب کا سرکاری دورہ کریں گے۔

وہ ریاض میں پہلے چین ۔ عرب ممالک سربراہی اجلاس، اور چین۔ خلیجی تعاون کونسل سربراہی اجلاس میں شرکت بھی کریں گے۔

اس بات کا اعلان چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چھن ینگ نے بدھ کے روز کیا ہے۔

۷ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

اقوام متحدہ سربراہ کا سوڈان میں فریم ورک معا...

اقوام متحدہ(شِنہوا)  اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے سوڈان کی فوجی اور سویلین سیاسی قوتوں کے درمیان ہونے والے فریم ورک معاہدے کا خیرمقدم کیا ہے۔

اقوام متحدہ کے سربراہ کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق، گوتریس نے امید ظاہر کی کہ معاہدے سے ملک میں سویلین زیرقیادت اقتدار کی منتقلی کی راہ ہموار ہوگی۔ 

سیکرٹری جنرل نے سوڈان کے تمام فریقین  پر زور دیا کہ وہ تبدیلی کے عمل کے اگلے مرحلے پر بغیر کسی تاخیر کے کام کریں  تاکہ پائیدار، جامع سیاسی تصفیہ کے حصول کے لیے باقی ماندہ مسائل کو حل کیا جا سکے۔ 

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ، سوڈان میں اپنے  مربوط ٹرانزیشن امدادی مشن پر مشتمل سہ فریقی میکانزم کے ذریعے، افریقی یونین اور بین الحکومتی اتھارٹی برائے ترقی اس عمل کو آگے بڑھانے کے لیے اپنی حمایت جاری رکھیں گے۔

گوتریس کے مطابق، اقوام متحدہ  جمہوریت، امن اور پائیدار ترقی کے لیے سوڈانی عوام کی امنگوں کی حمایت جاری رکھے گا۔

۷ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ٹیسلا کی شنگھائی فیکٹری سے نومبر کی ترسیل نئ...

شنگھائی(شِنہوا) ٹیسلا کی شنگھائی گیگا فیکٹری نے نومبر میں 1 لاکھ 291 گاڑیاں فراہم کی ہیں اور فیکٹری سے گاڑیوں کی ترسیل ایک نئی ماہانہ بلندی پر پہنچ گئی ہے۔

رواں سال کے ابتدائی 11 ماہ میں شنگھائی فیکٹری نے 6 لاکھ 50 ہزار سے زائد گاڑیاں فراہم کی ہیں۔

چائنہ پسنجر کار ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل کائی ڈونگ شو نے بتایا کہ فیکٹری کی جنوری تا نومبر میں ہونیوالی ترسیل گزشتہ سال کی مجموعی ترسیل 4 لاکھ 84 ہزار 130 سے بہت زیادہ ہے۔

کائی ڈونگ شو نے مزید کہا کہ امید ہے کہ 2022ء میں گیگا فیکٹری کی سالانہ سیلز 7 لاکھ 50 ہزار یونٹس تک پہنچ سکتی ہیں۔

ٹیسلا کے نائب صدر تاؤ لِن نے کہا کہ ٹیسلا کی شنگھائی گیگا فیکٹری کے صنعتی سلسلے کی لوکلائزیشن کی شرح اب 95 فیصد سے تجاوز کر گئی ہے، جس سے چین میں نئی توانائی کی گاڑیوں کی صنعت کو عالمی سطح پر ایک مربوط صنعتی ڈھانچہ اور مضبوط کھپت کی صلاحیت تیار کرنے میں مدد مل رہی ہے۔

۷ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

جنازہ کمیٹی کی آنجہانی جیانگ زیمن کے انتقال...

بیجنگ(شِنہوا) چین کے سابق صدر آنجہانی جیانگ زیمن کی جنازہ کمیٹی نے جیانگ کے انتقال پر تعزیت کرنے والوں سے ممنونیت کا اظہار کیا ہے۔

کمیٹی کی جانب سے کیے گئے تیسرے اعلان میں سربراہان مملکت و حکومت، پارلیمنٹ، سرکاری محکموں، سیاسی جماعتوں، دوست تنظیموں اور کئی ممالک کے مختلف حلقوں کی سرکردہ شخصیات، متعدد بین الاقوامی تنظیموں کے سربراہان، چین میں کئی ممالک کے سفیروں ،چین میں غیر ملکی دوستوں، بیرون ملک مقیم چینی باشندوں اورہانگ کانگ، مکاؤ اورتائیوان کے ہم وطنوں،جنہوں نے بڑی تعداد میں پیغامات اورتعزیتی خطوط بھیجے،بیانات جاری کیے اور اپنے غم اور ہمدردی کے اظہار کے لیے آخری رسومات میں شرکت کی ،کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا گیاہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ  کامریڈ شی جن پھنگ کے ساتھ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کی مضبوط قیادت میں ، پوری پارٹی، پوری فوج اور چین کے تمام نسلی گروہوں کے لوگ چینی خصوصیات کے حامل سوشلزم کے عظیم پرچم کو سربلند رکھنے،نئے دور کے لیے چینی خصوصیات کے حامل سوشلزم کے بارے میں شی جن پھنگ کی سوچ کو مکمل طور پر نافذ کرنے  کے لیے پرعزم ہیں، پارٹی کے بنیادی نظریے، طریقے اور پالیسی پرغیرمتزلزل طور پرکاربند ہیں، مشکلات کو طاقت میں بدلنے، پانچ جہتی مربوط منصوبے اورچارجہتی طویل جامع حکمت عملی،انسانیت کے ہم نصیب مستقبل کے ساتھ ایک کمیونٹی کی تعمیر اور ہر لحاظ سے ایک جدید سوشلسٹ ملک کی تعمیر کے لیے اتحاد کے ساتھ کوشش  کرتے ہوئے تمام محاذوں پر چینی قوم کی عظیم تجدید کو آگے بڑھانے کے لیے پرعزم ہیں۔

۷ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

بھارت میں وسطی ایشیا کے قومی سلامتی مشیروں ک...

نئی دہلی(شِنہوا) بھارت میں منگل کے روز وسطی ایشیا کے قومی سلامتی مشیروں کے پہلے اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔

یہ اجلاس بھارت کے مشیر قومی سلامتی اجیت ڈووال نے نئی دہلی میں بلایا تھا۔ اجیت ڈووال نے کہا کہ وسط ایشیائی ممالک کے ساتھ رابطہ بھارت کی اہم ترجیح ہے۔

انہوں نے شرکاء کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ وسطی ایشیا ہمارا توسیعی پڑوسی ہے جس کے ساتھ ہمارے تہذیبی روابط ہیں اور ہم اس خطے کو سب سے زیادہ ترجیح دیتے ہیں، مزید کہا کہ ایک پرامن، محفوظ اور خوشحال وسطی ایشیا ہمارے مشترکہ مفاد میں ہے۔

اجیت ڈووال نے کہا کہ وسط ایشیائی ممالک کے ساتھ رابطہ قائم کرنا بھی ملک کیلئے اہمیت کا حامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہندوستان خطے میں تعاون، سرمایہ کاری اور رابطے قائم کرنے کیلئے تیار ہے ، رابطوں کو وسعت دیتے وقت یہ یقینی بنانا ضروری ہے کہ تمام اقدامات باہمی مشاورت سے اٹھائے جائیں۔

اجیت ڈووال نے افغانستان میں سلامتی کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ ان سب کیلئے ایک اہم مسئلہ ہے۔

اجلاس میں قازقستان، کرغزستان، تاجکستان اور ازبکستان سمیت وسط ایشیائی ممالک کے اعلیٰ سیکورٹی حکام نے شرکت کی۔

۷ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین کی پنشن ویلتھ مینجمنٹ مارکیٹ کی سرگرمیاں...

بیجنگ(شِنہوا)چین میں گزشتہ سال پائلٹ پروگرام کے آغاز کے بعد سے اب تک پنشن ویلتھ مینجمنٹ مارکیٹ کی سرگرمیوں میں استحکام آیا ہے۔

مارکیٹ کے اعدادوشمارسے تصدیق ہوتی ہے کہ گزشتہ دسمبر میں 4 نامزد شہروں میں شروع کی جانیوالی پہلی چار پائلٹ ریٹائرمنٹ سیونگ ویلتھ مینجمنٹ مصنوعات نے اب تک اپنے تمام اہداف حاصل کر لیے ہیں۔

مرچنٹس یونین کنزیومر فنانس کمپنی لمیٹڈ کے چیف ریسرچر ڈونگ شی میاؤ نے بتایا کہ گزشتہ سال کے دوران ان مصنوعات کی کارکردگی نے مالیاتی مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مستحکم منافع پیش کرنے کی اپنی صلاحیت کا مظاہرہ کیا۔

ملک میں ویلتھ مینجمنٹ کاروبار کے بارے میں معلومات فراہم کرنیوالی ایک ویب سائٹ ChinaWealth.com.cn کے مطابق مارکیٹ میں اب تک تقریباً 50 پنشن ویلتھ مینجمنٹ مصنوعات لانچ کی جا چکی ہیں۔

۷ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

آذربائیجان نے پاکستان سے چاول کی درآمد پر پا...

آذربائیجان نے پاکستان سے چاول کی درآمد پر پانچ سال کیلئے کسٹم ڈیوٹی ختم کردی،پاکستان آذربائیجان کو چاول کا چوتھا بڑا برآمد کنندہ ملک ہے،گزشتہ سال 1.57 ملین ڈالر مالیت چاول برآمد کیے،ستمبر میں برآمدات سو فیصد بڑھ گئیں۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق پاکستان سے چاول کی درآمد پر کسٹم ڈیوٹی ختم کرنے کے فیصلے کے بعد پاکستانی برآمد کنندگان آذربائیجان کو چاول کی برآمد میں تیزی سے اضافے کی امید کر رہے ہیں۔ رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے سیکرٹری جنرل محمد کاشف الرحمان نے ویلتھ پاک کو بتایا کہ برآمد کنندگان امید کر رہے ہیں کہ آذربائیجان حکومت کی طرف سے پاکستان سے چاول کی درآمد پر اعلان کردہ نرمی کا بھرپور فائدہ اٹھائیں گے۔ آذربائیجان کی حکومت نے 31 دسمبر 2027 تک پاکستان سے چاول کی درآمد پر کسٹم ڈیوٹی سے استثنی کا اعلان کیا ہے۔ 2021 میں پاکستان کی آذربائیجان کو چاول کی برآمدات 1.57 ملین ڈالر پر رجسٹرڈ ہوئیںجو اس دوران آذربائیجان کی کل چاول کی درآمد کا صرف 4.63 فیصد تھی۔ سیکرٹری جنرل نے کہا کہ پاکستان کے پاس کسٹم ڈیوٹی کی چھوٹ کے بعد آذربائیجان کو چاول کی برآمد کو بڑھانے کی صلاحیت ہے اور ٹیکس کی چھوٹ پاکستان کے لیے علاقائی چاول برآمد کرنے والے ممالک کے ساتھ مقابلہ کرنے کا ایک موقع بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ چند سالوں کے دوران پاکستان کی چاول کی برآمدات میں اضافہ ہوا اور 2021-22 میں سب سے زیادہ 2.51 بلین ڈالر رہا۔ گزشتہ سال کے دوران چاول کی برآمدات بھی مقدار کے لحاظ سے سب سے زیادہ 4.87 ملین میٹرک ٹن رہی

۔محمد کاشف نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ چاول کی برآمد کے لیے نئی منڈیاں تلاش کرنے میں برآمد کنندگان کی مدد کرے۔ انہوں نے کہا کہ مختلف ممالک کی طرف سے کسٹم ڈیوٹی میں رعایتیں برآمدات میں اضافہ کریں گی اور کسٹم ڈیوٹی ختم کرنے کے فیصلے کے بعد پاکستان کی آذربائیجان کو چاول کی برآمد میں اضافہ ہوگا۔ اس سے نہ صرف چاول کی برآمدات کو بڑھانے میں مدد ملے گی بلکہ دونوں ممالک کے درمیان باہمی تجارت کے حجم میں بھی اضافہ ہوگا۔انہوں نے چاول کے برآمد کنندگان پر زور دیا کہ وہ اس نرمی کا زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھائیں۔ جمہوریہ آذربائیجان نے 2021 میں 33.92 ملین ڈالر کے 46,765 میٹرک ٹن چاول درآمد کیے گئے۔ ہندوستان آذربائیجان کو چاول کا سب سے بڑا برآمد کنندہ تھا جس کا 73 فیصد مارکیٹ شیئر ہے جس کی مالیت 24 ملین ڈالر ہے، اس کے بعد روس کا 9.79 فیصد حصہ ہے جس کی مالیت 3.32 ملین ڈالر ہے اور قازقستان 9.65 فیصد شیئر کے ساتھ 2021 میں 3.27 ملین ڈالر ہے۔ پاکستان چوتھا سب سے بڑا چاول برآمد کنندہ رہااورگزشتہ سال کے دوران 1.57 ملین ڈالر مالیت کے 4.63فیصدکے مارکیٹ شیئر کے ساتھ آذربائیجان کو چاول برآمد کیے۔ عالمی بینک کے مطابق آذربائیجان کی آبادی 10 ملین ہے اور چاول ملک کے زیادہ تر لوگوں کی اہم اشیائے خوردونوش میں سے ایک ہے۔ رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی جولائی تا ستمبرگزشتہ سال کی اسی مدت کے دوران 53.16 فیصد اضافے کے ساتھ 158,000 ڈالرکے چاول درآمد کیے گئے۔ ستمبر میںپاکستان کی آذربائیجان کو چاول کی برآمد میں 110 فیصد اضافہ ہوا جو گزشتہ سال کے اسی مہینے کے دوران 39,000 ڈالر سے بڑھ کر 82,000 ڈالر تک پہنچ گئی۔ کینیا، چین، افغانستان، انڈونیشیا، قازقستان، تنزانیہ اور دیگر خلیجی اور یورپی ممالک پاکستانی چاول کے بڑے خریدار ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

جاپان فوجی اور سلامتی شعبوں سے متعلق اپنے ق...

بیجنگ (شِنہوا) چین نے جاپان سے کہا ہے کہ وہ  فوجی اور سلامتی کے شعبوں سے متعلق اپنے قول وفعل میں محتاط رہے اورعلاقائی امن اوراستحکام کو برقرار رکھنے کے لیے مزید کوشش کرے۔

ان خیالات کا اظہار وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے منگل کو باقاعدہ پریس کانفرنس میں جاپان کے بڑھتے ہوئے دفاعی بجٹ سے متعلق ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کیا۔ 

ماؤ نے کہا کہ جاپان کے دفاعی بجٹ میں مسلسل 10 سال تک اضافہ ہوا ہے، اور یہ کہ جاپان بھی علاقائی کشیدگی کو ہوا دینے اور فوجی پیش رفت کا خواہاں ہے، انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح کے خطرناک اقدامات نے اس کے ایشیائی پڑوسیوں اور عالمی برادری کے درمیان اس حوالے سے سخت شکوک و شبہات کو جنم دیا ہے کہ آیا جاپان  دفاع پر مبنی پالیسی اور پرامن ترقی کے راستے پر قائم رہ سکتا ہے یانہیں۔چینی ترجمان نے کہا کہ جاپان کو اپنی جارحیت کی تاریخ پر سنجیدگی سے غور اور اپنے ایشیائی پڑوسیوں کی سلامتی کے حوالے سے خدشات کا احترام کرنا چاہیے، فوجی اور سلامتی کے شعبوں میں اپنے قول وفعل میں محتاط رہتے ہوئے علاقائی امن و استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے  مزید سازگار اقدامات اٹھانے چاہئیں۔

۷ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

جاپان فوجی اور سلامتی شعبوں سے متعلق اپنے ق...

بیجنگ (شِنہوا) چین نے جاپان سے کہا ہے کہ وہ  فوجی اور سلامتی کے شعبوں سے متعلق اپنے قول وفعل میں محتاط رہے اورعلاقائی امن اوراستحکام کو برقرار رکھنے کے لیے مزید کوشش کرے۔

ان خیالات کا اظہار وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے منگل کو باقاعدہ پریس کانفرنس میں جاپان کے بڑھتے ہوئے دفاعی بجٹ سے متعلق ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کیا۔ 

ماؤ نے کہا کہ جاپان کے دفاعی بجٹ میں مسلسل 10 سال تک اضافہ ہوا ہے، اور یہ کہ جاپان بھی علاقائی کشیدگی کو ہوا دینے اور فوجی پیش رفت کا خواہاں ہے، انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح کے خطرناک اقدامات نے اس کے ایشیائی پڑوسیوں اور عالمی برادری کے درمیان اس حوالے سے سخت شکوک و شبہات کو جنم دیا ہے کہ آیا جاپان  دفاع پر مبنی پالیسی اور پرامن ترقی کے راستے پر قائم رہ سکتا ہے یانہیں۔چینی ترجمان نے کہا کہ جاپان کو اپنی جارحیت کی تاریخ پر سنجیدگی سے غور اور اپنے ایشیائی پڑوسیوں کی سلامتی کے حوالے سے خدشات کا احترام کرنا چاہیے، فوجی اور سلامتی کے شعبوں میں اپنے قول وفعل میں محتاط رہتے ہوئے علاقائی امن و استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے  مزید سازگار اقدامات اٹھانے چاہئیں۔

۷ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

فیفا ورلڈکپ، مراکش نے اسپین کو ہراکر میدان پ...

فیفا ورلڈکپ کے سنسنی خیز میچ میں مراکش نے جیت حاصل کرکے میدان پر فلسطینی پرچم لہرادیئے۔ ایجوکیشن سٹی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں مراکش نے اسپین کو شکست دیکر پہلی بار کواٹر فائنل تک رسائی کا اعزاز حاصل کیا اور سابق عالمی چیمپیئن کو میگا ایونٹ سے باہر کردیا۔ ایونٹ کے سپر 16 مرحلے کے میچ میں سپین اور مراکش کے مابین سنسنی خیز مقابلہ دیکھنے کو ملا، جہاں اسپین نے میچ کے آغاز سے ہی جارحانہ حکمت عملی اپنائی تاہم مراکش کے دفاعی کھلاڑیوں نے اسپین کو گول کرنے کا موقع فراہم نہ کیا، دونوں ٹیمیں ایک دوسرے کے گول پوسٹ پر تابڑ توڑ حملے کرنے کے باوجود مقررہ وقت تک گول کرنے میں کامیاب نہ ہو سکیں۔ اس کے بعد دونوں ٹیموں کو اضافی وقت دیا گیا تاہم دونوں ٹیمیں سر توڑ کوشش کے باوجود گول کرنے میں ناکام رہیں۔ میچ کو فیصلہ کن بنانے کے لئے دونوں ٹیموں کو پانچ پانچ پینلٹیز دی گئیں۔ اسپین کی ٹیم پہلی تینوں پینلٹیز میں گول کرنے میں ناکام رہی جبکہ مراکش نے چار پینلٹیز میں تین گولز کر کے فتح اپنے نام کی،اسپینش نژاد مراکو کھلاڑی اشرف حکیمی نے وننگ پنالٹی لگا کر ٹیم کو کوارٹر فائنل تک پہنچایا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

فیفا ورلڈ کپ، پہلی بار کوارٹرفائنل میں پہنچن...

سرزمین عرب قطر میں جاری فیفا ورلڈ کپ میں پہلی بار کوارٹر فائنل میں پہنچنے پر مراکشی کھلاڑی میدان میں ہی سجدہ ریز ہو گئے۔ فٹبال ورلڈ کپ کے پری کوارٹر فائنل میچ میں مراکش نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پینالٹی ککس پر سابق عالمی چیمپئن اسپین کو شکست دی۔ مراکش اور اسپین کے درمیان کھیلے جانے والے میچ میں مقررہ وقت تک دونوں ٹیمیں کوئی گول نہ کرسکیں جس کے بعد اضافی وقت دیا گیا دونوں ٹیمیں اضافی وقت میں بھی گول نہ کرسکیں اور میچ پھر برابر ہو گیا۔ جس کے بعد میچ کا فیصلہ پینالٹی ککس پر کرایا گیا، فیصلے کے لیے دونوں ٹیموں کو پانچ، پانچ پینالٹی ککس دی گئیں، مراکش کی ٹیم چار پینالٹی ککس میں سے تین پر گول کرنے میں کامیاب رہی جبکہ اسپین کی ٹیم ابتدائی تینوں پینالٹی ککس پر گول کرنے میں ناکام رہی، یوں مراکش نے اسپین کو پینالٹی ککس پر 0-3 سے شکست دے کر پہلی بار ورلڈکپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔ پہلی بار ورلڈکپ کے کوارٹرفائنل میں پہنچنے کے بعد مراکشی کھلاڑیوں نے میدان میں سجدہ کر کے اللہ کا شکر ادا کیا۔ سوشل میڈیا پر بھی مراکشی فٹبال ٹیم کے کھلاڑیوں کے فتح کے بعد سجدے کرنے کی تصاویر وائرل ہو رہی ہیں، صارفین نے بھی کہا کہ کامیابی کے بعد سجدہ اللہ کا شکر ادا کرنے کا سب سے بہترین طریقہ ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

فیفا ورلڈ کپ 2022 کی کوارٹر فائنل لائن اپ مک...

فیفا ورلڈ کپ 2022 کی کوارٹر فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی، ورلڈ کپ کے کوراٹر فائنل مقابلے 9 اور 10 دسمبر کو کھیلے جائیں گے۔ میگا ایونٹ کے شیڈول کے مطابق پہلا کوارٹر فائنل 9 دسمبر کو برازیل اور کروشیا کے درمیان کھیلا جائے گا، دونوں ٹیمیں قطر کے ایجوکیشن سٹی سٹیڈیم میں آمنے سامنے آئیں گی، پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ رات 8 بجے شروع ہوگا۔ ورلڈ کپ کا دوسرا کوارٹر فائنل بھی 9 دسمبر کو کھیلا جائے گا جس میں ارجنٹائن اور نیدرلینڈز کی ٹیمیں لوسیل سٹیڈیم میں مدمقابل ہونگی، پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق یہ میچ رات 12 بجے شروع ہوگا۔ میگا ایونٹ کے شیڈول کے مطابق تیسرا کوارٹر فائنل مقابلہ 10 دسمبر کو مراکش اور پرتگال کی ٹیموں کے درمیان التہمامہ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا ، میچ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق رات 8 بجے شروع ہوگا، چوتھا کوارٹر فائنل اسی روز انگلینڈ اور فرانس کے درمیان 12 بجے البیت سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۷ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ملتان، پاک انگلینڈ ٹیسٹ میچ کے دوران 143 تعل...

ملتان میں پاکستان انگلینڈ کے درمیان ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوران 143 تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔ پولیس کے مطابق میچ کے دوران صبح 7 سے شام 4 بجے تک بوسن روڈ ہر طرح کی ٹریفک کیلئے بند ہوگی، بوسن روڈ پر زکریا یونیورسٹی سمیت 143 تعلیمی ادارے بند رہیں گے، ان تعلیمی اداروں میں ہونے والے امتحانات بھی ملتوی کردئیے گئے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بوسن روڈ پر موجود تمام کاروباری مراکز اور دکانیں بھی بند رہیں گی، ضلعی انتظامیہ ابدالی روڈ اور ڈیرہ اڈا روڈ 7 دن کیلئے پہلے ہی بند کر چکی ہے۔ محکمہ تعلیم کے حکام کا کہنا ہے کہ بوسن روڈ بند ہونے سے 16 کالج، 4 یونیورسٹیز اور 123 سکولز بند ہوں گے۔ واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ 9 دسمبر سے شروع ہو گا جبکہ انگلینڈ کو 3 میچز کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز ویسٹ انڈیز کے خلاف د...

آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز فٹنس کا شکار ہونے کے بعد ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ سے باہر ہوگئے ۔ رپورٹس کے مطابق پیٹ کمنز کی ٹانگ میں کھچا وہے جس پر ان کا فٹنس ٹیسٹ بھی لیا گیا ہے۔ کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق پیٹ کمنز پہلے سے بہتر ہیں لیکن احتیاطی طور پر انہیں نہ کھلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پیٹ کمنز کی غیرموجودگی میں اسٹیو اسمتھ ویسٹ انڈیر کے دوسرے ٹیسٹ میں ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ فاسٹ بولر اسکاٹ بولینڈ کو پلیئنگ الیون میں شامل کر لیا گیا ہے۔ آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ (آج) جمعرات کو ایڈیلیڈ میں کھیلا جائے گا۔ آسٹریلیا نے پہلے ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز کو 164رنز سے شکست دی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

پسنی کے قریب اے این ایف کی کارروائی، 96کلو چ...

اے این ایف نے کوسٹل ہائی وے پسنی کے قریب کارروائی کرتے ہوئے 96 کلو چرس برآمد کرلی۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق برآمد شدہ منشیات پتھروں میں چھپائی گئی تھی، انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

توشہ خانہ لوٹنے، گھڑیاں بیچنے والا کشمیر پر...

وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ توشہ خانہ لوٹنے اور گھڑیاں بیچنے والا کشمیر کے نام پر سیاست کر رہا ہے۔ وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے عمران خان کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ کشمیر بیچنے والا شہباز شریف کو یہ نہ بتائے کہ مسئلہ کشمیر پر کیا کرنا ہے. اپنے ردِعمل میں وفاقی وزیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم آزاد کشمیر نے عمران خان کے اکسانے پر حرکت کی، وزیراعظم آزاد کشمیر نے منصب کا خیال کیا نہ ہی مسئلہ کشمیر کی نزاکت کی پرواہ کی، انہیں خیال ہونا چاہئے تھا کہ وہ آزاد کشمیر کے وزیر اعظم ہیں۔ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہبازشریف نے وزیراعظم آزاد کشمیر کو بیٹھ کر بات کرنے کا کہا، وزیراعظم آزاد کشمیر اس جرات کا اظہار اپنے کشمیر فروش قائد کے سامنے کرتے؟ وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ کشمیر فروش کہتا تھا مودی کے دوبارہ منتخب ہونے پر مسئلہ کشمیر حل ہوجائے گا اب قومی مفاد بیچنے والا کشمیر پر سیاست کر رہا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات دوبارہ شروع،...

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی ملاقات، وزیراعظم شہباز شریف کا پیغام صدر مملکت تک پہنچایا۔ ایوان صدر اسلام آباد میں وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور صدر مملکت عارف علوی کے درمیان ہونے والی ملاقات 20 منٹ تک جاری رہی۔ ذرائع کے مطابق دونوں اہم شخصیات کے درمیان ہونے والی ملاقات میں پی ٹی آئی کے جلد انتخابات کے مطالبے اور حکومتی اتحادیوں کے نکتہ نظر پر گفتگو کی گئی۔ ملاقات میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قبل از وقت انتخابات کے حوالے سے عمران خان کا موقف سامنے رکھا، اس موقع پر پاکستان متحدہ موومنٹ (پی ڈی ایم )اور پاکستان تحریک انصاف کے متوقع مذاکرات پر بھی بات چیت کی گئی۔ واضح رہے کہ صدر مملکت عارف علوی سے اسحاق ڈار کی دو ملاقاتیں پہلے بھی ہوچکی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

انتخابی نظام میں شفافیت یقینی بنا رہے، بلدیا...

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن وقت کے ساتھ ساتھ احسن اقدامات اٹھا رہا ہے، انتخابی نظام میں شفافیت یقینی بنائی جا رہی ہے، الیکشن کمیشن کے اقدامات میں اداروں کا کردار بہت اہم ہے، میڈیا نے الیکشن کمیشن کے مختلف ایکشنز کو پوری طرح سپورٹ کیا، جس نے بھی خلاف ورزی کی اس کے خلاف ایکشن لیا گیا، ملک کے لئے سب سے اہم الیکشن بلدیاتی الیکشن ہیں، نئی حلقہ بندیوں کیلئے الیکشن کمیشن کو مناسب وقت درکار ہے۔ اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کہا کہ الیکشن کمیشن وقت کے ساتھ ایسے اقدامات اٹھارہا ہے ، جس کی وجہ سے نہ صرف انتخابی نظام میں شفافیت کو یقینی بنایا جارہا ہے ، بلکہ وہ عناصر جنہوں نے بدامنی پھیلانے کی کوشش کی ان کے خلاف بروقت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ،ان اقدامات سے انتخابات جمہوری عمل اور الیکشن کمیشن کے عوام پر اعتماد میں اضافہ ہوگا ، الیکشن کمیشن کے ان اقدامات میں تمام اداروں اور میڈیا کا کردار بہت اہمیت کا حامل ہے ، میڈیا الیکشن کمیشن کے مختلف ردعمل کو رپورٹ کیا ہے ، الیکشن کمیشن کو غیر سنجیدہ معاملات کا احساس ہے ، الیکشن کمیشن میڈیا کا مشکور ہے ، کوڈ آف کنڈیکٹ تو بنا دیا جاتا تھا مگر عمل درآمد نہیں ہوتا تھا ، الیکشن کمیشن کی نظر میں سب برابرہیں کوئی عہدیدار نہیں اگر کسی نے کوٹ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کی تو اس کے خلا ف بھرپور ایکشن لیا ، الیکشن کمیشن کسی قسم کی رعایت نہیں برتے گی ، مختلف انتخابات میں حکومتی عہدیدران اور وزراء شامل تھیء ، الیکشن کمیشن نے رواں سال اپنے آئینی وقانونی فرائض کی تکمیل کی بلدیاتی انتخابات ہمارے لئے مشکل مرحلہ تھا ، صوبائی حکومت بلدیاتی انتخابات کیلئے بالکل تیار نہ تھی ۔

آئین کے آرٹیکل 148کے تحت صوبائی حکومتیں صوبائی جو قوانین بناتی ہیں ان پر عملدرآمد کرنا ہوتا ہے ، الیکشن کے مینڈیٹ کے ٹائم پیریڈ کے مطابق بلدیاتی انتخابات ہونے ہوتے ہیں، اگروہ گزر بھی جائیں تو اس میں آئین وقانون خاموش تھا ۔ ان وجوہاٹ کی بنا پر تاخیر ہوگی میری نظر میں ملک کیلئے سب سے اہم بلدیاتی انتخابات ہیں،الیکشن کمیشن بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے بہت سنجیدہ ہے ، کوئی بھی صوبائی حکومت مقامی حکومتوں کے انتخابات کے انعقاد کیلئے کبھی بھی تیار نہیں ہوتیں ، تاہم الیکشن کمیشن کی مسلسل کوشش سے خیبرپختونخوا میں انتخابات کا عمل 31مارچ 2022کو مکمل کیا ، اس طرح کنوٹمنٹ بورڈ کے انتخابات کے دوران پرامن انعقاد کو یقینی بنایا گیا اس کے علاوہ بلوچستان کے 32اضلاع میں 24مئی 2022کو انتخابات کا عمل مکمل کیا گیا ، بلوچستان میںسیلات کے باعث دیگر اضلاع میں ملتوی ہونے والے بلدیاتی انتخابات11 دسمبر 2022کو کرائے جارہے ہیں، اسلام آباد کے انتخابات کا شیڈول جاری کردیا گیا ، جس کی پولنگ 31دسمبر 2022کو ہوگی ، سندھ میں ہونے والے انتخابات میں 4 ڈویژنز میں انتخاات کا انعقاد 26جون 2022 کو ہوا ، سندھ میں بارشوں اور سیلاب کے باعث کرای ڈویژنز اور حیدر آباد ڈویژنز کے انتخابات موخر کئے گئے تھے ان ڈویژنز میں 15جون 2023کو پولنگ ہوگی ، پہلا فیز مکمل ہوچکا جبکہ دوسرا فیز 15جنوری کو مکمل ہوگا ، الیکشن کمیشن نے صوبہ پنجاب میں انتخابات کے انعقاد کیلئے دوبارہ حلقہ بندیوں کا سلسلہ مکمل کیا ، صوبائی حکومت نے بار بار قوانین میں ترامیم کے باعث انتخابات کا انعقاد ممکن نہ ہوسکا ۔ پنجاب کا کیس دلچسپ ہے ، حلقہ بندیوں کا کام آسان نہیں ہوتا ، حلقہ بندیوں کیلئے 3سے 4چار ماہ درکار ہوتے ہیں، جب بھی حلقہ بندیوں کے مکمل کرکے انتخابات کے نزدیگ پہنچا گیا اس وقت کی صوبائی حکومت نے لوکل حکومت کے قوانین کو تبدیل کردیتی تھیں ۔

جس کے باعث دوبارہ حلقہ بندیاں کرنا پڑتی تھیں الیکشن کمیشن تیسری بار حلقہ بندیاں کرنے کیلئے اقدامات اٹھارہا ہے ، الیکشن کمیشن صوبہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کیلئے تیار ہے ، صوبائی حکومت کو پابند بنایا گیا تاکہ وہ الیکشن کے انعقاد کیلئے الیکشن کمیشن کی معاونت کریں اور بیرونی فنڈ بھی مہیا کریں ، پہلے لوکل حکومت کے قوانین کو تبدیل کیا گیا پھر بجٹ میں نہیں ہوتا ، اس کے باوجود الیکشن کمیشن نے بجٹ کے بغیر انتخابات کو یقین بنایا ، پنجاب کے بلدیاتی انتخابات اپریل 2023آخری ہفتے میں ہوں گے ۔ پنجاب حکومت کو اپریل کے آخری ہفتے میں بلدیاتی انتخابات کو ہر صورت مکمل کرنے کا پابند بنایا گیا ہے ، پنجاب حکومت کو واضح احکامات جاری کئے گئے کہ اگر لوکل گورنمنٹ کے قوانین میں تبدیل رونما کی گئی تو الیکشن کمیشن پچھلے قانون آرٹیکل 218تھری کے تحت اپنے اختیارات کا استعمال کرے گا ، 21-2022میں قومی اسمبلی کے 17اور صوبائی اسمبلی کے انتخابات کروائے گئے ، عموماً تاثر دیا کہ ضمنی الیکشن حکومت وقت دیتی ہے ، مگر کل ضمنی انتخابات میں 35اس وقت کی اپوزیشن اور 16اس وقت کی حکومت کی ، حکومت ان انتخابات میں انعقاد کراسکتی ہیں۔ تمام ضمنی انتخابات کے دوران الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کیلئے ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسرز اور مانیٹرنگ کی گئی ان خلا ف ورزیوں پر مختلف عہدیدران کے خلاف ایکشن بھی لیا ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۷ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

اسلام آباد،نایاب نسل کا تیندوا بلندی سے گر ک...

مارگلہ ہلز میں نایاب نسل کا تیندوا بلندی سے گر کر ہلاک ہوگیا۔ ترجمان وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ کے مطابق مارگلہ ہلز کے علاقے سنہیاری میں نایاب نسل کا تیندوا مردہ حالت میں پایا گیا، ابتدائی رپورٹ کیمطابق تیندوے کی موت بلندی سے گرنے کے باعث ہوئی اور چوٹ تیندوے کے دماغ پر لگی۔ ترجمان وائلڈ لائف کی جانب سے مزید بتایا گیا ہے کہ ہسٹوپتھالوجی رپورٹ کے بعد ہی تیندویکی موت کی وجوہات کا تعین ہو سکے گا۔ یاد رہے کہ چند روز قبل بھی شاہراہ کاغان پر پہاڑی سے گر کر زخمی ہونے والا تیندوا دوران علاج دم توڑ گیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

بنوں میں پولیس چوکی پر دہشتگردوں کا حملہ، اہ...

کنگر پل پولیس چوکی پر دہشت گردوں کے حملے میں پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔ پولیس کے مطابق دہشت گردوں کی فائرنگ سے ڈیوٹی پر موجود حوالدار سردار علی موقع پر شہید ہوگیا، دہشت گردوں نے رات گئے پولیس چوکی پر حملہ کیا جبکہ جوابی فائرنگ سے دہشت گرد فرار ہوگئے۔ پولیس چوکی کے قریب اور آس پاس کے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

آلودہ ترین شہروں میں لاہور کا پہلا، کراچی کا...

دنیا کے آلودہ شہروں کی فہرست میں لاہور پہلے جبکہ کراچی دوسرے نمبر پر آگیا۔ ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق لاہور کی فضاوں میں آلودہ ذرات کی مقدار 345 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ ہوئی جبکہ کراچی میں آلودہ ذرات کی مقدار235 پرٹیکیولیٹ میٹرز ہے۔ آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں بھارتی شہر ممبئی 207 پرٹیکیولیٹ میٹرز کے ساتھ تیسرے، کلکتہ چوتھے نمبر پر ہے۔درجہ بندی کے لحاظ سے ایئر کوالٹی انڈیکس 151 سے 200 درجے تک آلودگی مضر صحت ہوتی ہے، 300 درجے تک آلودگی انتہائی مضر صحت کہلاتی ہے جبکہ 301 سے زائد درجہ خطرناک آلودگی کو ظاہر کرتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۷ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

اسلام آباد ہائیکورٹ کا عافیہ صدیقی کی رہائی...

ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کی کوششوں پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے عدم اطمینان کا اظہار کردیا۔ امریکا میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی سے متعلق درخواست کی سماعت میں ڈاکٹر عافیہ کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی عدالت میں پیش ہوئیں۔ دوران سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ نے عافیہ صدیقی کی رہائی کی کوششوں پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے معاملہ پاکستان میں امریکی سفیر کے ساتھ اٹھانے کا حکم دے دیا۔ جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے دوران سماعت ریمارکس دیے کہ دیکھنا چاہتے ہیں پاکستان میں امریکی سفیر کا اس پر کیا ردعمل ہے۔ اس موقع پر وزارت خارجہ کی رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی۔ جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے کہا کہ 17 اکتوبر کے عدالتی حکم کے بعد آپ نے کچھ نہیں کیا ۔ دفتر خارجہ کے نمائندے سے مکالمہ کرتے ہوئے عدالت نے کہا کہ آخری بار آپ کو کہا تھا، سیکرٹری خارجہ کو طلب کر لیتے ہیں۔آپ بیان دے دیں ہم کچھ نہیں کر سکتے، کیس ختم کر دیں گے۔آپ کچھ نہ کرنے کی کیسے وضاحت کریں گے ؟۔ نمائندہ دفتر خارجہ نے عدالت کو بتایا کہ رحم کی اپیل کی پٹیشن ابھی امریکی صدر آفس میں زیر التوا ہے۔ وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے ستمبر میں ویزا کی درخواست دی لیکن ابھی ویزا نہیں لگا۔

امریکا میں کیس اور وکیل کے لیے ہم فنڈریزنگ کررہے ہیں۔ہمارے پاس کیا آپشنز ہیں؟ وزارت خارجہ کیا کر سکتی ہے، ہم عدالت کی معاونت کریں گے۔ جس پر عدالت نے کہا کہ پریکٹیکلی وہ (دفتر خارجہ) کہہ رہے ہیں کہ رحم کی اپیل کی پٹیشن زیر التوا ہے، اس سے آگے وہ نہیں جا سکتے۔ نمائندہ دفتر خارجہ نے بتایا کہ ہم سفارتی فورمز کو بھی اس حوالے سے استعمال کر رہے ہیں۔ عدالت نے استفسار کیا کہ عافیہ صدیقی کی جسمانی و ذہنی صحت جاننے سے متعلق آپ نے امریکی محکمہ انصاف کو لکھا؟ کیا اس قسم کے معاملات حل کرنے کے لیے کوئی مستقل فورم نہیں ہیں؟۔امریکا کے پاکستان کے سفیر کے ساتھ کیا معاملہ اٹھا سکتے ہیں؟ وہ کیا کر سکتے؟۔ عدالت نے کہا کہ کیا وہ آپ کا جواب اس حد تک بھی نہیں دیتے۔ دو لائنیں بھی نہیں کہ ان کو آپ کا لیٹر ملا ہے ۔دفتر خارجہ کے مطابق امریکی محکمہ انصاف نے نہیں بتایا کہ رحم کی اپیل کس اسٹیج پر ہے۔ عدالت نے وزیر خارجہ اور سیکرٹری خارجہ کے دستخط کے ساتھ رپورٹ آئندہ سماعت پر جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 20 جنوری ملتوی کردی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

تنزانیہ کی صدر کا یوم آزادی کی تقریبات کا بج...

تنزانیہ کی صدر سامعہ سلوہو حسن نے یوم آزادی کی تقریبات کیلئے مختص بجٹ کو سکولوں میں ہاسٹل کی تعمیر پر خرچ کرنے کی ہدایت جاری کردی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق تنزانیہ کی صدر سامعہ سلوہو حسن نے 9 دسمبر کو ہونے والی یوم آزادی کی تقریبات منسوخ کر دی ہیں اور ہدایت کی ہے کہ بجٹ کو خصوصی ضروریات کے حامل بچوں کے لیے ہاسٹل کی تعمیر کے لیے استعمال کیا جائے۔ رپورٹ کے مطابق تنزانیہ کے 61 ویں یوم آزادی کی تقریبات پر 4 لاکھ 45 ہزار ڈالرزکی لاگت آنی تھی، تاہم اب یہ رقم ملک بھر کے پرائمری اسکولوں میں ہاسٹلز بنانے کے لیے استعمال کی جائے گی۔ تنزانیہ کے وزیر مملکت جارج سمباچاوین نے پیر کے روز کہا کہ تقریبات کے لئے مختص کیا گیا بجٹ صدر کے حکم کے مطابق انتظامیہ کو تقسیم کر دیا گیا ہے۔ تنزانیہ میں عام طور پر یوم آزادی کی تقریبات شان و شوکت اور سرکاری پروٹوکولز کے ساتھ منائی جاتی ہیں، تاہم یہ پہلا موقع نہیں ہے جب تنزانیہ نے تقریبات منسوخ کی ہیں۔ 2015 میں اس وقت کے صدر جان میگوفولی نے تقریبات منسوخ کرکے فنڈز کو دارالحکومت دارالسلام میں سڑک کی تعمیر کیلئے مختص کردیا تھا، 2020 میں بھی انہوں نے ایسا ہی کیا اور ہدایت کی کہ بجٹ طبی سہولیات خریدنے کے لیے استعمال کیا جائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

انڈونیشیا کے پولیس اسٹیشن میں خودکش حملہ،ایک...

انڈونیشیا کے ایک پولیس اسٹیشن پرخود کش حملے میں ایک پولیس اہلکار ہلاک ہوگیا۔ غیر میڈیا کے مطابق انڈونیشیا کے علاقے بینڈنگ میں خودکش حملہ آور پولیس اسٹیشن پہنچا اور خود کو دھماکے خیز مواد سے اڑا لیا۔ دھماکے کے نتیجے میں ایک پولیس افسر ہلاک ہوگیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق خود کش حملہ آور بظاہر ملک میں نئے کرمنل قانون سے ناخوش تھا۔ انسداد دہشتگردی یونٹ کے ساتھ مل کر واقعہ کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

برطانیہ کے بادشاہ پر ایک ماہ میں دوسری بار ا...

برطانیہ کے بادشاہ چارلس سوم پر ایک بار پھر انڈہ پھینکنے کی کوشش کی گئی تاہم انڈہ انہیں نہیں لگا۔ برطانوی میڈیا کے مطابق بادشاہ چارلس سوم پر ایک ماہ کے دوران انڈہ پھینکنے کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔ انڈہ پھینکنے کی کوشش اس وقت کی گئی جب بادشاہ چارلس لوٹن کا دورہ کررہے تھے۔ واقعہ کے بعد سیکورٹی اہلکار بادشاہ چارلس سوم کو کچھ دیر کے لیے دور لے گئے تاہم بعد میں بادشاہ چارلس سوم واپس آئے اور لوگوں سے مل کر دوبارہ روانہ ہوئے۔ پولیس نے ایک نوجوان کو انڈہ مارنے کے شبہے میں گرفتار کرلیا ہے جس سے پوچھ گچھ جاری ہے۔ نومبر میں شمالی انگلینڈ کے دورے میں بھی بادشاہ چارلس سوم کو انڈہ مارنے کی کوشش کی گئی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ایرانی سپریم لیڈر نے ثقافتی نظام کی تعمیرنو...

ملک میں جاری مظاہروں کے پیش نظر ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے ایرانی ثقافتی نظام کی تعمیر نو کی حمایت کر دی۔ آیت اللہ خامنہ ای نے ایران کی ثقافتی کونسل کے ارکان سے ملاقات کے دوران کہا کہ ملک کے ثقافتی ڈھانچے میں انقلاب لانے کی ضرورت ہے، سپریم کونسل کو مختلف شعبوں میں ثقافت کی کمزوریوں کا مشاہدہ کرنا چاہیے۔ ایرانی سپریم لیڈر کا کہنا تھا کہ ایران میں حجاب قانون کی خلاف ورزی پر مہسا امینی کی ہلاکت کے خلاف مظاہرے 17 ستمبر سے جاری ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۷ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ٹرمپ آرگنائزیشن ٹیکس فراڈ کے معاملات میں قصو...

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی آرگنائزیشن کو ٹیکس فراڈ کے معاملات میں قصور وار قرار دے دیا گیا۔ نیویارک کے علاقے مین ہٹن کی ایک جیوری نے ٹرمپ کارپوریشن اور ٹرمپ پے رول کارپوریشن کو ان تمام الزامات میں قصور وار پایا جن کا ان پر الزام تھا کہ استغاثہ کی جانب سے مقدمے کی سماعت کے دوران سابق صدر کا بار بار ذکر کیا گیا تھا کہ وہ کمپنی کے فنڈ سے چلنے والے اپارٹمنٹس، کار لیز اور ذاتی اخراجات سمیت بعض ایگزیکٹوز کو ملنے والے فوائد سے تعلق رکھتے ہیں۔ قانونی ماہرین کے مطابق اس کیس میں ٹرمپ آرگنائزیشن کو جرمانہ بھی ہوسکتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ارجنٹائن کی نائب صدر کرسٹینا فرنانڈیز کرپشن...

ارجنٹائن کی نائب صدر کرسٹینا فرنانڈیز کو کرپشن کیس میں تاحیات نا اہل قرار دے دیا گیا۔ ارجنٹائن کی نائب صدر کرسٹینا فرنانڈیز کو کرپشن اور دھوکہ دہی کے الزامات میں قصوروار پایا گیا جس کے بعد وفاقی عدالت نے انہیں 6 سال قید کی سزا سناتے ہوئے تاحیات عوامی عہدہ رکھنے کیلئے نا اہل قرار دے دیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فرنانڈیز کو نائب صدر اور سینیٹ کے سربراہ کی حیثیت سے استثنی کے پیش نظر فوری طور پر جیل کی سزا کا سامنا نہیں کرنا پڑا گا، نائب صدر اعلی عدالتوں میں سزا کے خلاف اپیل کا حق بھی رکھتی ہیں۔ دوسری جانب فرنانڈیز نے اپنے ایک بیان میں عدالتی فیصلے پر اعتراض کرتے ہوئے موقف اپنایا ہے کہ انکے سیاسی مخالفین کی جانب سے ان پر کرپشن اور دھوکہ دہی کے جھوٹے الزامات عائد کئے گئے ہیں۔ خیال رہے کہ طاقتور نائب صدر کے خلاف عدالتی فیصلہ صدارتی انتخابات سے 11 ماہ سے بھی کم وقت پہلے آیا ہے، اور انہوں نے انتخابات میں حصہ لینے کا اشارہ بھی دیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

زونگ گوادر کی طالبات کو ڈیجیٹل طور پر بااختی...

چائنا موبائل کا زونگ فور جی پاک چائنا گوادر مڈل سکول میں طالبات کو ڈیجیٹل آلات فراہم کر رہا ہے تاکہ طالبات کو ٹیکنالوجی اور اس کے موثر استعمال کے بارے میں مزید جاننے کا موقع فراہم کیا جا سکے۔ اس اقدام کے تحت طلباء کو پروجیکٹر اور اسکرین، پرنٹنگ کی سہولیات اور ڈیجیٹل سیکھنے کا مواد مل رہا ہے۔گوادر پرو کے مطابق پاک چائنا گوادر مڈل سکول، جسے عرف عام میں فقیر مڈل سکول بھی کہا جاتا ہے، گوادر کی فقیر کالونی میں واقع ہے۔ یہ اسکول چین کی مالی اعانت سے چلنے والے اس اقدام کا حصہ ہے جس کا مقصد علاقے میں ایک اعلیٰ معیار کا تعلیمی نظام تیار کرنا ہے۔ گوادر پرو کے مطابق زونگ فور جی کے ترجمان نے کہا ہے کہ ہمار ا مقصد پاکستان کی مکمل ڈیجیٹلائزیشن کو یقینی بنانا ہے ، اپنے جامع انداز کے ذریعے، ہم اس بات کو یقینی بنا رہے ہیں کہ ہمارے تمام بچوں خصوصاً نوجوان لڑکیوں کو معیاری ڈیجیٹل تعلیم فراہم کی جائے تاکہ ان کی مستقبل کی تیز رفتار ٹیکنالوجی کی دنیا میں مسابقت کو یقینی بنایا جا سکے۔ پاک چائنا اسکول کی انتظامیہ نے اس بات کو سراہا اور بتایا کہ اس سے پہلے ہمارے صرف مٹھی بھر طلبہ نے پہلے کمپیوٹر استعمال کیا تھا اور اپنے طلبہ کے لیے ڈیجیٹل لیب قائم کرنے پر زونگ کا شکریہ ادا کیا۔ گوادر پرو کے مطابق سکول کے ہیڈ کوآرڈینیٹر نسیم بلوچ نے کہا زونگ کی ڈیجیٹل لیب نے پاک چائنا اسکول کو گوادر کے واحد غیر منافع بخش ڈیجیٹل اسکول میں تبدیل کرنے میں مدد کی ہے۔ ہمارے طلباء ڈیجیٹل ٹیکنالوجی سیکھنے کے بہت شوقین ہیں اور وہ اپنے نئے شروع ہونے والے کمپیوٹر اسباق کے منتظر ہیں۔ ہم زونگ کی مسلسل حمایت اور جامع ترقی کو فروغ دینے کی کوششوں می پر اس کا شکریہ ادا کر تے ہیں ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

منظور پشتین کا بلوچستان میں داخلے پر پابندی...

پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) کے سربراہ منظور پشتین نے صوبہ بلوچستان میں داخلے پر پابندی کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔ انہوں نے درخواست میں چیف سیکرٹری بلوچستان اور ریاست کو فریق بناتے ہوئے 27 اکتوبر 2022 کا بلوچستان حکومت کا حکم نامہ ہائیکورٹ میں چیلنج کیا۔ انہوں نے درخواست میں کہا کہ بلوچستان حکومت کے حکم کو بلوچستان ہائیکورٹ میں چیلنج کرنا ہے ، بلوچستان داخلے کیلئے بذریعہ سڑک یا ہوائی جہاز داخلے کی اجازت دی جائے، بلوچستان ہائیکورٹ سے رجوع کیلئے کوئٹہ داخلے سے نہ روکا جائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

لاہور کو سمارٹ سٹی بنانے کا فیصلہ، وزیر اعلی...

وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویز الہی نے لاہور کو سمارٹ سٹی بنانے کا فیصلہ کرتے ہوئے افسروں سے فزیبلٹی رپورٹ طلب کر لی۔ وزیراعلی پنجاب سے آغا خان فانڈیشن کلچرل سروسز کے سی ای او خواجہ توصیف احمد نے ملاقات کی، ملاقات میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ آغا خان فانڈیشن کلچرل سروسز سمارٹ سٹی منصوبہ میں معاونت کرے گی۔ ذرائع کے مطابق آغا خان فانڈیشن کلچرل سروسز سمارٹ سٹی پراجیکٹ کے لئے 70 ملین روپے فراہم کرے گی، وزیر اعلی پرویز الہی نے منصوبہ کیلئے فزیبلٹی رپورٹ طلب کر لی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

حکومت روزانہ اپنی کرسی بچانے کی جنگ میں مصرو...

رہنما پی ٹی آئی فواد چودھری نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت روزانہ اپنی کرسی بچانے کی جنگ میں مصروف ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ ملک پر جب سے موجودہ امپورٹڈ حکومت مسلط کی گئی ہے، دہشت گردی کے واقعات میں 52 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ فواد چودھری کا اپنی ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ گورننس اور معیشت تباہ و برباد ہوچکے ہیں، انتخابات کروائیں مستحکم حکومت قائم ہونے دیں جو معاملات کو دیکھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز نے وطن و...

وزیراعظم میاں شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز نے وطن واپسی کا فیصلہ کر لیا ہے۔ سلیمان شہباز نے حفاظتی ضمانت کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سلیمان شہباز کو سیاسی انتقامی کارروائی کا نشانہ بنایا گیا، سلیمان شہباز پیش ہو کر اپنی بے گناہی ثابت کرنا چاہتے ہیں۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت سلیمان شہباز کی حفاظتی ضمانت منظور کرے۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ بزنس مین ہوں منی لانڈرنگ کا جھوٹا مقدمہ درج کیا گیا، کبھی پبلک آفس ہولڈر نہیں رہا جبکہ منی لانڈرنگ کے الزامات جھوٹے اور بے بنیاد ہیں، بزنس مین ہونے کے ناطے تمام شیئرز ایس ای سی پی میں رجسٹرڈ ہیں۔ سلمان شہباز نے کہا کہ 27 اکتوبر 2018 سے برطانیہ میں ہوں لیکن کبھی ایف آئی اے کا نوٹس نہیں ملا، ایف آئی اے نے میرے خلاف مقدمہ میری غیر حاضری میں درج کیا، 2018 میں بیرون ملک گیا جبکہ 2020 میں مقدمہ بنا اور اس کے بعد اشتہاری قرار دیا گیا لہذا عدالت دو ہفتے کی حفاظتی ضمانت منظور کرے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

بكين.تكريس قيم التسامح والوسطية وفهم ثقافة ا...

الرياض الحزام والطريق و رؤية 2030.تناغم الشراكات الموثوقة.منطلقات الالتقاء بين مبادرة الحزام والطريق و2030 متنوعةوتأمل المملكة في بناء اقتصاد مع القوة الصينية المتعاظمة واعادة التموضع في زمن التجاذبات https://alriyadh.com/1986163

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں