• Columbus, United States
  • |
  • ٢٢ نومبر، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | سی-پیک

مشرق وسطیٰ ۔ رم اللہ ۔ تصادم

مغربی کنارے کے شہر رم اللہ کے نزدیک قلندیہ چیک پوائنٹ پر تصادم کے دوران فلسطینی مظاہرین اسرائیلی فوجیوں کی فائر کردہ آنسو گیس سے بچنے کی کوشش کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

۲۹ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

اقوام متحدہ سربراہ کا وباؤں کے خلاف تیاری کے...

اقوام متحدہ(شِنہوا) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے وباؤں کے خلاف تیاری کے عالمی دن کے موقع پرایک عالمی "ویک اپ کال" جاری کی ہے، جو ہر سال 27 دسمبر کو منایا جاتا ہے۔

گوتریس نے اپنے پیغام میں کہا کہ "دنیا کواکٹھا ہونا چاہیے،کوویڈ-19ہمارے لیے ایک انتباہ تھا۔"

اس بات کاذکر کرتے ہوئے کہ جب سے وبا شروع ہوئی ہے، لاکھوں جانیں ضائع ہو چکی ہیں،لاکھوں لوگ بیمار ہو چکے ،معیشتیں بکھر گئی ہیں، صحت کا نظام مشکل کا شکار اورکھربوں ڈالر کا نقصان ہوا ہے،گوتریس نے کہا کہ وبا کی بھاری قیمت ادا کی گئی ہے۔

اقوام متحدہ کے سربراہ نے کہا کہ اس کے علاوہ ، پائیدار ترقی کے اہداف کی جانب پیش رفت پٹری سے اتر گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ترقی پذیر ممالک کو اکثر خود کو بچانے کے لیے  تنہا چھوڑ دیا جاتا تھا، شرمناک طور پر ان ممالک کو  ویکسینز، ٹیسٹ یا علاج معالجے کی سہولیات سے محروم رکھا جاتا ہے جن کی انہیں اپنے لوگوں کی حفاظت کے لیے ضرورت ہے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ کوویڈ -19 آخری وبا یا وبائی بیماری نہیں ہو گی جو انسانیت کو درپیش ہے۔

۲۹ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

اقوام متحدہ کے ای -گورنمنٹ سروے میں چین کی ا...

بیجنگ(شِنہوا) اقوام متحدہ کے اقتصادی وسماجی امور کے محکمہ (ڈیسا) کے ایک سروے کے مطابق، چین 2022 میں ای-گورنمنٹ کی ترقی میں 193 ممالک میں 43 ویں نمبر پر ہے، جو 2012 میں 78 ویں نمبر پر تھا۔ سروے کے مطابق، چین ان ممالک میں سے ایک  ہے جس نے اپنی ای-گورنمنٹ رینکنگ کے لحاظ سے سب سے زیادہ بہتری کا مظاہرہ کیا ہے۔ اس سروے کا چینی زبان کا ورژن بدھ کو یو این ڈیسا اورپارٹی سکول آف دی کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ سنٹرل کمیٹی کے ای گورنمنٹ ریسرچ سنٹر نے مشترکہ طور پر جاری کیا۔ سروے کے مطابق چین کا ای-گورنمنٹ ڈویلپمنٹ انڈیکس (ای جی ڈی آئی) 2022 میں 0.8119 رہا جو 0.6102 کی عالمی اوسط سے زیادہ ہے، اس سے چین کا شمار "انتہائی اعلی" ای ڈی جی آئی گروپ میں ہواہے۔

قومی سطح پر ای-گورنمنٹ ترقی کا پیمانہ ای جی ڈی آئی ایک جامع انڈیکس ہے جو ٹیلی کمیونیکیشن انفراسٹرکچرانڈیکس، ہیومن کیپیٹل انڈیکس اور آن لائن سروس انڈیکس(او ایس آئی) کے تین نارملائزڈ انڈیکس کے اوسط پرمبنی ہے۔

۲۹ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

اقوام متحدہ کے ای -گورنمنٹ سروے میں چین کی ا...

بیجنگ(شِنہوا) اقوام متحدہ کے اقتصادی وسماجی امور کے محکمہ (ڈیسا) کے ایک سروے کے مطابق، چین 2022 میں ای-گورنمنٹ کی ترقی میں 193 ممالک میں 43 ویں نمبر پر ہے، جو 2012 میں 78 ویں نمبر پر تھا۔ سروے کے مطابق، چین ان ممالک میں سے ایک  ہے جس نے اپنی ای-گورنمنٹ رینکنگ کے لحاظ سے سب سے زیادہ بہتری کا مظاہرہ کیا ہے۔ اس سروے کا چینی زبان کا ورژن بدھ کو یو این ڈیسا اورپارٹی سکول آف دی کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ سنٹرل کمیٹی کے ای گورنمنٹ ریسرچ سنٹر نے مشترکہ طور پر جاری کیا۔ سروے کے مطابق چین کا ای-گورنمنٹ ڈویلپمنٹ انڈیکس (ای جی ڈی آئی) 2022 میں 0.8119 رہا جو 0.6102 کی عالمی اوسط سے زیادہ ہے، اس سے چین کا شمار "انتہائی اعلی" ای ڈی جی آئی گروپ میں ہواہے۔

قومی سطح پر ای-گورنمنٹ ترقی کا پیمانہ ای جی ڈی آئی ایک جامع انڈیکس ہے جو ٹیلی کمیونیکیشن انفراسٹرکچرانڈیکس، ہیومن کیپیٹل انڈیکس اور آن لائن سروس انڈیکس(او ایس آئی) کے تین نارملائزڈ انڈیکس کے اوسط پرمبنی ہے۔

۲۹ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ہانگ کانگ میں ٹیلنٹ سروس کے آن لائن پلیٹ فا...

ہانگ کانگ(شِنہوا)ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطے (ایچ کے ایس اے آر) کی حکومت نے بدھ کے روز ٹیلنٹ سروس کا ایک آن لائن پلیٹ فارم لانچ کیا ہے جو پوری دنیا سے ہنرمندوں کو راغب کرنے کیلئے داخلے کی درخواستیں جمع کرانے میں سہولت فراہم کریگا۔

ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کے چیف ایگزیکٹو جان لی نے اکتوبر میں اپنے پالیسی خطاب کے دوران خصوصی سہولت کاری کے اقدامات اور ون اسٹاپ خدمات پیش کرنے کیلئے ٹیلنٹ سروس یونٹ (ٹی ایس یو) کے قیام کا اعلان کیا تھا۔

ٹی ایس یو کی قیادت کرنیوالے اور ایچ کے ایس اے آر حکومت کے انتظامی چیف سیکرٹری چھان کوک ۔ کی  نے بتایا کہ اب ہانگ کانگ کیلئے ہنر مندوں کیلئے فعال طور پر مقابلہ کرنے کا سنہری وقت ہے۔

چھان نے کہا کہ مالیاتی مرکز کی مستقبل کی معاشی اور سماجی ترقی کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے ایچ کے ایس اے آر حکومت ہانگ کانگ میں ٹیلنٹ کی وافر دستیابی اور اسے متنوع بنانے کیلئے ٹی ایس یو سمیت ہنرمندوں کیلئے مقابلہ کرنے کے متعدد نئے اقدامات کو بھرپور طریقے سے فروغ دے گی۔

چھان نے کہا کہ ایچ کے ایس اے آر حکومت آنیوالے 3 سالوں میں کم از کم 12 ماہ تک رہنے کا ارادہ رکھنے والے کم از کم 35 ہزار ہنرمندوں کو تسلیم کرنے کے ہدف کو پورا کرنے کیلئے پراعتماد ہے۔

۲۹ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چینی امداد سے تعمیر ہونیوالا افریقہ سی ڈی سی...

ادیس ابابا(شِنہوا) ایتھوپیا میں چینی امداد سے تعمیر ہونیوالا افریقہ میں امراض کی روک تھام اور کنٹرول کے مراکز(افریقہ سی ڈی سی) کا مستقبل کا صدر دفتر اپنی تکمیل کے قریب پہنچ گیا ہے۔ افریقہ میں صحت عامہ کی صورتحال کو تبدیل کرنے کی امیدوں کو روشن کرتے ہوئے اس منصوبے پر تیز رفتار پیش رفت کو پذیرائی مل رہی ہے۔

 

ایتھوپیا کے ادیس ابابا میں افریقہ میں امراض کی روک تھام اور کنٹرول کے مراکز(افریقہ سی ڈی سی) کے صدر دفتر کا اندرونی منظر۔(شِنہوا)

 

ایتھوپیا کے ادیس ابابا میں افریقہ میں امراض کی روک تھام اور کنٹرول کے مراکز(افریقہ سی ڈی سی) کے صدر دفتر کا بیرونی منظر۔(شِنہوا)

 

ایتھوپیا کے ادیس ابابا میں افریقہ میں امراض کی روک تھام اور کنٹرول کے مراکز(افریقہ سی ڈی سی) کے صدر دفتر کی تعمیراتی سائٹ پر لوگ کام کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

 

۲۹ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چینی امداد سے تعمیر ہونیوالا افریقہ سی ڈی سی...

ادیس ابابا(شِنہوا) ایتھوپیا میں چینی امداد سے تعمیر ہونیوالا افریقہ میں امراض کی روک تھام اور کنٹرول کے مراکز(افریقہ سی ڈی سی) کا مستقبل کا صدر دفتر اپنی تکمیل کے قریب پہنچ گیا ہے۔ افریقہ میں صحت عامہ کی صورتحال کو تبدیل کرنے کی امیدوں کو روشن کرتے ہوئے اس منصوبے پر تیز رفتار پیش رفت کو پذیرائی مل رہی ہے۔

 

ایتھوپیا کے ادیس ابابا میں افریقہ میں امراض کی روک تھام اور کنٹرول کے مراکز(افریقہ سی ڈی سی) کے صدر دفتر کا اندرونی منظر۔(شِنہوا)

 

ایتھوپیا کے ادیس ابابا میں افریقہ میں امراض کی روک تھام اور کنٹرول کے مراکز(افریقہ سی ڈی سی) کے صدر دفتر کا بیرونی منظر۔(شِنہوا)

 

ایتھوپیا کے ادیس ابابا میں افریقہ میں امراض کی روک تھام اور کنٹرول کے مراکز(افریقہ سی ڈی سی) کے صدر دفتر کی تعمیراتی سائٹ پر لوگ کام کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

 

۲۹ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

امریکی سپریم کورٹ کا پناہ گزین مخالف پالیسی...

واشنگٹن(شِنہوا)امریکی سپریم کورٹ نے  پناہ گزینوں کومحدود کرنے کے اقدام کو برقرار رکھنے کا حکم دیا، جس سے ہزاروں تارکین وطن کو سرحد پار کرنے سے روک دیا گیاہے۔ سپریم کورٹ کے 4 کے مقابلے میں 5 ججز کے اس فیصلے نے ماتحت عدالت کے فیصلے کو معطل کردیا ہے جس کے مطابق ٹائٹل 42 پبلک ہیلتھ آرڈر دسمبر میں ختم ہو جاناتھا۔فیصلے کے مطابق یہ پالیسی حتمی فیصلے تک نافذ رہے گی۔

2020 کے موسم بہار میں نافذ العمل ہونے والی ٹائٹل 42 پالیسی کے تحت امریکی سرحدی اہلکاروں کوکوویڈ-19 کے تناظر میں تارکین وطن اور پناہ کے متلاشیوں کو تیزی سے ملک بدر کرنے کی اجازت حاصل ہے۔

سپریم کورٹ نے اس کیس میں فروری کے دوران دلائل طلب کیے ہیں،جس کا حتمی فیصلہ موسم گرما میں متوقع ہے۔

اس حوالے سے  وائٹ ہاؤس نے ایک بیان میں کہا کہ  سپریم کورٹ کے حکم میں "موجودہ ٹائٹل 42 پالیسی کو برقرار رکھا گیا ہے جبکہ عدالت 2023 میں اس معاملے کا جائزہ لے گی۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ یقیناً ہم حکم کی تعمیل اور عدالت میں نظرثانی دائر کریں گے۔ 

۲۹ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

پاکستانی فارماسوٹیکل درآمد کنندگان بہترمعیار...

اسلام آباد(شِنہوا) پاکستان میں قائم یونائیٹڈ کیمیکلز کے سیلز مینیجر محمد سلمان نے  اسلام آباد کے پاک چائنہ فرینڈ شپ سنٹر میں ہونے والی دو روزہ پاک فارما اینڈ ہیلتھ کیئرایکسپو میں شرکت کی جہاں ان کی نئے کلائنٹس سے ملاقاتیں ہوئیں۔

محمد سلمان نے شِنہوا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایکسپو ہمارے لیے نئے ممکنہ کلائنٹس سے ملنے کا اہم موقع ہے  اور ہم پہلے دن 100 سے زائد نئے کلائنٹس حاصل کرنے پر بہت خوش ہیں۔ان کے اسٹال کے پس منظر میں لگے ایک بڑے بورڈ پران کمپنیوں اور برانڈزکے نام لکھے ہوئے تھے جہاں سے وہ مصنوعات درآمد کرتے ہیں ان ناموں میں چینی کمپنیوں کے ٹریڈ مارکس کا غلبہ تھا۔ 

ورلڈ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق، پاکستان نے 2020 کے دوران چین سے1ارب 90کروڑ ڈالر سے زائد مالیت کے کیمیکل درآمد کیے، جس سے چین پاکستانی درآمد کنندگان کے لیے سب سے بڑی مارکیٹ بن گیا تھا۔

پاکستان میں کیمیائی خام مال کی بڑی درآمد کنندگان میں سے ایک سلمان کی کمپنی چین کو ترجیح دیتی ہے،انہوں نے کہا کہٓ چین  ایک بہت بڑی مارکیٹ ہے اور ہمیں ایک ہی جگہ بہت سارے آپشنز مل جاتے ہیں جس سے ہمارا وقت، پیسہ اور محنت کی بچت ہوتی ہے۔

سلمان کے اسٹال پر آنے والے صارفین میں سے کئی ایک نے  شِنہوا کو بتایا کہ انہوں نے سلمان کی کمپنی کے بارے میں مثبت باتیں سنی ہیں جس  کے بعد وہ اسٹال کا دورہ کررہے ہیں یہاں ہمیں اعلیٰ معیار کی مصنوعات ملی ہیں۔

 

اسلام آباد میں ہونے والی پاک فارما اینڈ ہیلتھ کیئرایکسپو میں  خواتین ایک سٹال کا دورہ کر تے ہوئے۔(شِنہوا)

 

سلمان کے اسٹال سے چند گز کے فاصلے پر سرویکس گروپ آف کمپنیز پاکستان کے مینیجنگ ڈائریکٹر محمد اقبال کا  میڈیکل فرنیچر اور میڈیکل لیبارٹریز اور فارماسیوٹیکل کمپنیوں میں استعمال ہونے والے آلات کا بوتھ تھا۔ شِنہوا کے ساتھ بات چیت میں اقبال نے کہا کہ میرے جیسے ڈیلرز جزوی طور پر پاکستان میں تیار کردہ مشینیں حاصل کرتے ہیں اور جزوی طور پر چین سے درآمد بھی کرتے ہیں کیونکہ شپمنٹ چارجز کے باوجود قیمت سستی ہے اور معیار مقامی مارکیٹوں کے مقابلے میں بہتر ہے۔ 

اقبال نے مزید کہا کہ چین  میں بڑے صنعتی یونٹس ہیں جہاں سے وہ دنیا کے ہر حصے میں مصنوعات برآمد کرتے ہیں، جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے چینی صنعت کار سستے داموں بڑی مقدار میں مصنوعات تیار کرتے ہیں جس کی وجہ سے جب ہم ان سے مصنوعات خریدتے ہیں تو ہمیں سستی قیمت پر موثر مصنوعات مل جاتی ہیں۔

انہوں نے اپنے سٹال پر رکھے اسٹیبلٹی چیمبر کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ اس کا ہارڈ ویئر پارٹ  پاکستان میں تیار کیا جاتا ہے لیکن اہم ترین پرزے، مین الیکٹرک کنٹرولر اور ہیومیڈیفائر چین سے درآمد کیے گئے ہیں۔

اقبال نے  بتایا کہ ان کا 2020 میں چین کا دورہ کرنے کا ارادہ تھا، لیکن کوویڈ-19 کی وبا کی وجہ سے نہیں جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ وباپر قابو پانے کے لیے بیرون ملک مسافروں پر عائد پابندیاں ختم ہونے پرچین کا دورہ کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں تاکہ وہاں سے مزید سودے حاصل اور مزید مصنوعات لائی جاسکیں۔

 

اسلام آباد میں ہونے والی  پاک فارما اینڈ ہیلتھ کیئر ایکسپو میں ایک شخص ایک سٹال کا دورہ  کرتے ہوئے۔(شِنہوا)

 

انہوں نے امید ظاہر کی کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے فریم ورک کے تحت پاکستان میں بننے والے خصوصی اقتصادی زونز میں بھی چینی کمپنیاں سرمایہ کاری کریں گی اور مکینیکل مصنوعات پاکستان میں تیار کریں گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس تعاون سے دونوں ممالک کو فائدہ ہوگا، سرمایہ کار نہ صرف بڑی مارکیٹ سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں بلکہ پاکستان کی سستی لیبر مارکیٹ کا فائدہ بھی حاصل کر سکتے ہیں اور دیگر ممالک کو مصنوعات برآمد کر سکتے ہیں کیونکہ سی پیک کی وجہ سے سڑکیں بہتر ہوئی ہیں اور رابطوں میں اضافہ ہوا ہے۔

شِنہوا سے گفتگو کرتے ہوئے یونائیٹڈ کیمیکلز کے منیجر ضیاء الرحمان نے نئے سال میں پاک چین اقتصادی اور تجارتی تعاون میں اضافے کی توقعات کا اظہار کیا۔

۲۹ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

پاکستانی فارماسوٹیکل درآمد کنندگان بہترمعیار...

اسلام آباد(شِنہوا) پاکستان میں قائم یونائیٹڈ کیمیکلز کے سیلز مینیجر محمد سلمان نے  اسلام آباد کے پاک چائنہ فرینڈ شپ سنٹر میں ہونے والی دو روزہ پاک فارما اینڈ ہیلتھ کیئرایکسپو میں شرکت کی جہاں ان کی نئے کلائنٹس سے ملاقاتیں ہوئیں۔

محمد سلمان نے شِنہوا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایکسپو ہمارے لیے نئے ممکنہ کلائنٹس سے ملنے کا اہم موقع ہے  اور ہم پہلے دن 100 سے زائد نئے کلائنٹس حاصل کرنے پر بہت خوش ہیں۔ان کے اسٹال کے پس منظر میں لگے ایک بڑے بورڈ پران کمپنیوں اور برانڈزکے نام لکھے ہوئے تھے جہاں سے وہ مصنوعات درآمد کرتے ہیں ان ناموں میں چینی کمپنیوں کے ٹریڈ مارکس کا غلبہ تھا۔ 

ورلڈ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق، پاکستان نے 2020 کے دوران چین سے1ارب 90کروڑ ڈالر سے زائد مالیت کے کیمیکل درآمد کیے، جس سے چین پاکستانی درآمد کنندگان کے لیے سب سے بڑی مارکیٹ بن گیا تھا۔

پاکستان میں کیمیائی خام مال کی بڑی درآمد کنندگان میں سے ایک سلمان کی کمپنی چین کو ترجیح دیتی ہے،انہوں نے کہا کہٓ چین  ایک بہت بڑی مارکیٹ ہے اور ہمیں ایک ہی جگہ بہت سارے آپشنز مل جاتے ہیں جس سے ہمارا وقت، پیسہ اور محنت کی بچت ہوتی ہے۔

سلمان کے اسٹال پر آنے والے صارفین میں سے کئی ایک نے  شِنہوا کو بتایا کہ انہوں نے سلمان کی کمپنی کے بارے میں مثبت باتیں سنی ہیں جس  کے بعد وہ اسٹال کا دورہ کررہے ہیں یہاں ہمیں اعلیٰ معیار کی مصنوعات ملی ہیں۔

 

اسلام آباد میں ہونے والی پاک فارما اینڈ ہیلتھ کیئرایکسپو میں  خواتین ایک سٹال کا دورہ کر تے ہوئے۔(شِنہوا)

 

سلمان کے اسٹال سے چند گز کے فاصلے پر سرویکس گروپ آف کمپنیز پاکستان کے مینیجنگ ڈائریکٹر محمد اقبال کا  میڈیکل فرنیچر اور میڈیکل لیبارٹریز اور فارماسیوٹیکل کمپنیوں میں استعمال ہونے والے آلات کا بوتھ تھا۔ شِنہوا کے ساتھ بات چیت میں اقبال نے کہا کہ میرے جیسے ڈیلرز جزوی طور پر پاکستان میں تیار کردہ مشینیں حاصل کرتے ہیں اور جزوی طور پر چین سے درآمد بھی کرتے ہیں کیونکہ شپمنٹ چارجز کے باوجود قیمت سستی ہے اور معیار مقامی مارکیٹوں کے مقابلے میں بہتر ہے۔ 

اقبال نے مزید کہا کہ چین  میں بڑے صنعتی یونٹس ہیں جہاں سے وہ دنیا کے ہر حصے میں مصنوعات برآمد کرتے ہیں، جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے چینی صنعت کار سستے داموں بڑی مقدار میں مصنوعات تیار کرتے ہیں جس کی وجہ سے جب ہم ان سے مصنوعات خریدتے ہیں تو ہمیں سستی قیمت پر موثر مصنوعات مل جاتی ہیں۔

انہوں نے اپنے سٹال پر رکھے اسٹیبلٹی چیمبر کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ اس کا ہارڈ ویئر پارٹ  پاکستان میں تیار کیا جاتا ہے لیکن اہم ترین پرزے، مین الیکٹرک کنٹرولر اور ہیومیڈیفائر چین سے درآمد کیے گئے ہیں۔

اقبال نے  بتایا کہ ان کا 2020 میں چین کا دورہ کرنے کا ارادہ تھا، لیکن کوویڈ-19 کی وبا کی وجہ سے نہیں جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ وباپر قابو پانے کے لیے بیرون ملک مسافروں پر عائد پابندیاں ختم ہونے پرچین کا دورہ کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں تاکہ وہاں سے مزید سودے حاصل اور مزید مصنوعات لائی جاسکیں۔

 

اسلام آباد میں ہونے والی  پاک فارما اینڈ ہیلتھ کیئر ایکسپو میں ایک شخص ایک سٹال کا دورہ  کرتے ہوئے۔(شِنہوا)

 

انہوں نے امید ظاہر کی کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے فریم ورک کے تحت پاکستان میں بننے والے خصوصی اقتصادی زونز میں بھی چینی کمپنیاں سرمایہ کاری کریں گی اور مکینیکل مصنوعات پاکستان میں تیار کریں گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس تعاون سے دونوں ممالک کو فائدہ ہوگا، سرمایہ کار نہ صرف بڑی مارکیٹ سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں بلکہ پاکستان کی سستی لیبر مارکیٹ کا فائدہ بھی حاصل کر سکتے ہیں اور دیگر ممالک کو مصنوعات برآمد کر سکتے ہیں کیونکہ سی پیک کی وجہ سے سڑکیں بہتر ہوئی ہیں اور رابطوں میں اضافہ ہوا ہے۔

شِنہوا سے گفتگو کرتے ہوئے یونائیٹڈ کیمیکلز کے منیجر ضیاء الرحمان نے نئے سال میں پاک چین اقتصادی اور تجارتی تعاون میں اضافے کی توقعات کا اظہار کیا۔

۲۹ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین ۔ ہیبے ۔ پھنگ شیانگ ۔ بائی سائیکل ۔ پیدا...

چین ، شمالی صوبہ ہیبے کی پھنگ شیانگ کاؤنٹی میں بائی سائیکل اور بے بی اسٹرولر تیار کرنے والی فیکٹری میں ایک خاتون مزدور بائیک ریکس کو ترتیب دے رہی ہے۔ (شِنہوا)

۲۹ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین ۔ ہیبے ۔ پھنگ شیانگ ۔ بائی سائیکل ۔ پیدا...

چین ، شمالی صوبہ ہیبے کی پھنگ شیانگ کاؤنٹی میں بائی سائیکل اور بے بی اسٹرولر تیار کرنے والی فیکٹری میں ایک خاتون مزدور بائیک ریکس منتقل کررہی ہے۔(شِنہوا)

۲۹ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین ۔ ہیبے ۔ پھنگ شیانگ ۔ بائی سائیکل ۔ پیدا...

چین ، شمالی صوبہ ہیبے کی پھنگ شیانگ کاؤنٹی میں بائی سائیکل اور بے بی اسٹرولر تیار کرنے والی فیکٹری میں ایک مزدور مصنوعات کا معیار چیک کررہا ہے۔ (شِنہوا)

۲۹ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین، تبت کے فوٹو وولٹک پاورجنریشن کے بڑے منص...

لہاسا (شِنہوا) چین کے جنوب مغربی تبت خود اختیار علاقے میں بجلی پیدا کرنے والے منصوبے نے   1 لاکھ  20 ہزار کلو واٹ فوٹو وولٹک (پی وی ) بجلی  کی پیداوارشروع کر دی ہے۔

 بجلی پیدا کرنے والی ایک بڑی سرکاری کمپنی چائنہ ہواڈین کارپوریشن لمیٹڈ کے مطابق یہ منصوبہ  حال ہی میں گرڈ سے منسلک ہوا ہے۔

سینی ضلع میں 4 ہزار 500 میٹرز کی اوسط بلندی پرواقع ناگچو شہر کا یہ فوٹو وولٹک پاور جنریشن کا سب سے بڑا منصوبہ ہے جس کا مقصد تبت کے رہائشیوں کے لیے بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔

اس منصوبہ پر89   کروڑ یوآن (تقریباً 12 کروڑ  80 لاکھ امریکی ڈالرز) کی سرمایہ کاری  کی گئی ہے  جس سے سالانہ 24  کروڑ 70 لاکھ کلو واٹ بجلی پیدا کی جاسکتی ہے۔ 

اس کارپوریشن نے کہا کہ  یہ 76 ہزار  300 ٹن معیاری کوئلہ بچا سکتا ہے اور ہر سال 2 لاکھ 19 ہزار 6 سو  ٹن کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج کو کم کر سکتا ہے۔

کارپوریشن نے مزید کہا کہ یہ منصوبہ مقامی لوگوں کو بجلی کی مستحکم فراہمی یقینی بنائے  گا اور مقامی معیشت  اور سماجی ترقی کو فروغ دے گا۔

تبت حالیہ برسوں  کے دوران توانائی کے نئے ذرائع جیسا کہ  فوٹو وولٹک پاور کی ترقی کو تیز کر رہا ہے۔ جون 2022 میں خطے نے رواں موسم سرما اور آ مدہ موسم بہار کے دوران بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ 14ویں پانچ سالہ منصوبہ کی مدت (2021-2025) کے لیے ایک منصوبہ جاری کیا۔

 فوٹو وولٹک توانائی کے مزید نئے منصوبے یکے بعد دیگرے بجلی پیدا کرنا شروع کر دیں گے۔

۲۹ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا افغانستان میں...

اقوام متحدہ (شِنہوا) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے طالبان کی جانب سے خواتین کے تعلیم  کے حصول اور کام پر پابندی کے بارے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے افغان معاشرے میں خواتین اور لڑکیوں کی مکمل شرکت کے مطالبے کا اعادہ کیا ہے ۔

سلامتی کونسل  نے  ایک بیان میں کہا ہے کہ طالبان کی جانب سے خواتین اور لڑکیوں کے لیے یونیورسٹیز تک رسائی کو معطل کرنے کی اطلاعات انتہائی تشویشناک ہیں ۔

 کونسل نے چھٹی جماعت سے آگے کے اسکولوں کی بندش پر اپنی تشویش کا اعادہ کیا اور افغانستان  میں خواتین اور لڑکیوں کی مکمل، مساوی اور بامعنی شرکت کامطالبہ دہرایا ہے  ۔

کونسل نے طالبان سے مطالبہ کیا کہ وہ اسکول دوبارہ کھولیں اور ان پالیسیوں اور طریقوں کو فوری طور پرتبدیل کریں جو انسانی حقوق اور بنیادی آزادیوں کے احترام کی بڑھتی ہو ئی گراوٹ کی نمائندگی کرتی ہیں۔

کونسل کے ارکان ان اطلاعات پرمزید گہری تشویش کا شکار ہیں کہ طالبان نے غیر سرکاری تنظیموں اور بین الاقوامی اداروں کی خواتین ملازمین کے کام پر جانے بارے پابندی عائد کر دی ہے۔ 

اس  سے ملک میں اقوام متحدہ کے کاموں  اور امداد و صحت کے کام کی فراہمی  سمیت انسانی امداد کی کارروائیوں پر خاطر خواہ اور فوری اثر پڑے گا ۔

کونسل نے کہا  ہے کہ یہ پابندیاں طالبان کی جانب سے افغان عوام کے ساتھ کیے گئے وعدوں اور عالمی برادری کی توقعات سے متصادم ہیں۔

۲۹ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین میں پاکستانی طالب علم نے اپنا کنگ فو کا...

تیان جن (شِنہوا) چین کے شمال میں پاکستانی طالب علم محمد نبیل نے چینی کنگ فو سیکھنے کے اپنے خواب کو پورا کرلیا۔

محمد نبیل تیان جن کی نان کھائی یونیورسٹی کے طالب علم ہیں۔ اپنے پی ایچ ڈی کے لئے انہوں نے 2018 میں تیان جن کا انتخاب کیا۔ جو نہ صرف معیاری تعلیم بلکہ چینی مارشل آرٹس یا کنگ فو کا اپنا دیرینہ خواب بھی پورا کرنے کے لئے تھا۔

 

چین، شمالی شہر تیان جن کے ضلع شی چھنگ کے ایک مارشل آرٹس جِم میں ہوجیانگ ہونگ(دائیں) محمد نبیل کی حوصلہ افزائی کررہی ہیں۔(شِنہوا)

 

محمد نبیل نے کہا کہ وہ پاکستان میں چینی کنگ فو فلمیں دیکھنے کے بعد مشہور چینی مارشل آرٹس ماسٹر ہو یوآن جیا کے مداح بن گئے تھے۔

تیان جن میں دوران تعلیم وہ ہو یوآن جیا کے آبائی شہر جنگ وو ٹاؤن گئے اور ہو جیانگ ہونگ سے ملے  جو کنگ فو لیجنڈ کی نسل اور تیان جن یونیورسٹی آف اسپورٹس میں مارشل آرٹس کی استانی ہیں۔

محمد نبیل نے ہو کی ہدایت پر ہو طرز کی باکسنگ کی مشق شروع کی ،جسے تیان جن میں ایک غیر معمولی ثقافتی ورثے کا درجہ حاصل ہے۔

مستقبل بارے بات کرتے ہوئے محمد نبیل نے اس امید کا اظہار کیاکہ وہ چین میں ایک استاد کے طور پر کام کریں گے اور مارشل آرٹس کی روح کو بہتر طور پر سمجھیں گے۔

 

چین، شمالی شہر تیان جن کے ضلع شی چھنگ کے ایک مارشل آرٹس جِم میں محمد نبیل مترجم سافٹ ویئر کی مدد سے ہو طرز کی باکسنگ بارے چینی کتاب کا مطالعہ کررہے ہیں۔(شِنہوا)

 

چین، شمالی شہر تیان جن کے ضلع شی چھنگ کے ایک مارشل آرٹس جِم میں محمد نبیل (با ئیں) ہوجیانگ ہونگ سے ہوطرز کی باکسنگ سیکھ رہے ہیں۔(شِنہوا)

 

چین، شمالی شہر تیان جن کے ضلع شی چھنگ کے ایک مارشل آرٹس جِم میں محمد نبیل ( دا ئیں) ہوجیانگ ہو نگ کے ساتھ ہوطرز کی باکسنگ کی مشق کررہے ہیں ۔(شِنہوا)

 

چین، شمالی شہر تیان جن کے ضلع شی چھنگ کے جنگ وُو ٹاؤن میں کنگ فو لیجنڈ ہو یوآن جیا کے یادگاری ہال میں محمد نبیل (دائیں) اپنے ایک دوست کے ساتھ داخل ہورہے ہیں۔ (شِنہوا)

 

۲۹ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین میں پاکستانی طالب علم نے اپنا کنگ فو کا...

تیان جن (شِنہوا) چین کے شمال میں پاکستانی طالب علم محمد نبیل نے چینی کنگ فو سیکھنے کے اپنے خواب کو پورا کرلیا۔

محمد نبیل تیان جن کی نان کھائی یونیورسٹی کے طالب علم ہیں۔ اپنے پی ایچ ڈی کے لئے انہوں نے 2018 میں تیان جن کا انتخاب کیا۔ جو نہ صرف معیاری تعلیم بلکہ چینی مارشل آرٹس یا کنگ فو کا اپنا دیرینہ خواب بھی پورا کرنے کے لئے تھا۔

 

چین، شمالی شہر تیان جن کے ضلع شی چھنگ کے ایک مارشل آرٹس جِم میں ہوجیانگ ہونگ(دائیں) محمد نبیل کی حوصلہ افزائی کررہی ہیں۔(شِنہوا)

 

محمد نبیل نے کہا کہ وہ پاکستان میں چینی کنگ فو فلمیں دیکھنے کے بعد مشہور چینی مارشل آرٹس ماسٹر ہو یوآن جیا کے مداح بن گئے تھے۔

تیان جن میں دوران تعلیم وہ ہو یوآن جیا کے آبائی شہر جنگ وو ٹاؤن گئے اور ہو جیانگ ہونگ سے ملے  جو کنگ فو لیجنڈ کی نسل اور تیان جن یونیورسٹی آف اسپورٹس میں مارشل آرٹس کی استانی ہیں۔

محمد نبیل نے ہو کی ہدایت پر ہو طرز کی باکسنگ کی مشق شروع کی ،جسے تیان جن میں ایک غیر معمولی ثقافتی ورثے کا درجہ حاصل ہے۔

مستقبل بارے بات کرتے ہوئے محمد نبیل نے اس امید کا اظہار کیاکہ وہ چین میں ایک استاد کے طور پر کام کریں گے اور مارشل آرٹس کی روح کو بہتر طور پر سمجھیں گے۔

 

چین، شمالی شہر تیان جن کے ضلع شی چھنگ کے ایک مارشل آرٹس جِم میں محمد نبیل مترجم سافٹ ویئر کی مدد سے ہو طرز کی باکسنگ بارے چینی کتاب کا مطالعہ کررہے ہیں۔(شِنہوا)

 

چین، شمالی شہر تیان جن کے ضلع شی چھنگ کے ایک مارشل آرٹس جِم میں محمد نبیل (با ئیں) ہوجیانگ ہونگ سے ہوطرز کی باکسنگ سیکھ رہے ہیں۔(شِنہوا)

 

چین، شمالی شہر تیان جن کے ضلع شی چھنگ کے ایک مارشل آرٹس جِم میں محمد نبیل ( دا ئیں) ہوجیانگ ہو نگ کے ساتھ ہوطرز کی باکسنگ کی مشق کررہے ہیں ۔(شِنہوا)

 

چین، شمالی شہر تیان جن کے ضلع شی چھنگ کے جنگ وُو ٹاؤن میں کنگ فو لیجنڈ ہو یوآن جیا کے یادگاری ہال میں محمد نبیل (دائیں) اپنے ایک دوست کے ساتھ داخل ہورہے ہیں۔ (شِنہوا)

 

۲۹ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

"القمم الثلاث" مع الشريك الموثوق.. الحدث الأ...

القمم الثلاث مع الشريك الموثوق
الحدث الأبرز.2022.الصين القوة العالمية الصاعدة بامتياز عام 2023
The historical game changer 3 Summits in #Saudi Arabia with trusted Partner is the biggest worldwide event in #2021.#China will b the global power in #2023

في عام 2022 العالم تغيّر رأساً على عقب والتحالفات تبدلت.. وموازين القوى اختلّت.. وأصدقاء الأمس أصبحوا أعداء اليوم.. هكذا هي السياسية المصالح دائماً تتصدر.. ووفق هذه الاستراتيجية تحركت الدبلوماسية السعودية الفاعلة طوال عام 2022 بحكمة لتحقيق مصالحها الاستراتيجية في ظل التجاذبات العالمية والمقاربات الدولية.

مع إطلالة العام الجديد 2023 والذي ستدشنه المملكة العربية السعودية بخطى راسخة بعد تحقيق أهدافها باقتدار في العام المنصرم من خلال عقد ثلاثة قمم تاريخية سعودية-خليجية-عربية مع الصين القوة الاقتصادية الصاعدة عالمياً، هذه القمم التي غيرت قواعد اللعبة في العالم والتي ستكون لها انعكاسات إيجابية لإحلال السلام في المنطقة والسلم في العالم، في ظل التجاذبات والمنافسة السياسية الاقتصادية بين الصين والولايات المتحدة، والتي تعتبر من أبرز العوامل المؤثرة على حركة السياسة العالمية في القرن الحادي والعشرين.

  • مسار استراتيجي سعودي في 2023

ورسمت المملكة مساراً استراتيجياً مع الصين من خلال المواءمة بين رؤية 2030 ومبادرة الحزام والطريق، والتي قدّمت الصين من خلالها نموذجها الخاص للعولمة، حيث باتت مبادرة الحزام والطريق، جزءًا أساسيًّا من سياسة الصين الخارجيّة إلى حد إدراجها ضمن الدستور الخاص بالحزب الشيوعي الصيني.

مبادرة الحزام عملياً بنيت على أنقاض ما كان يُعرف بطريق الحرير والذي يمثّل مجموعة من خطوط التجارة التي نشأت خلال القرن التاسع عشر، بما سمح يومها بربط الصين تجاريًّا بالأسواق التي تشملها اليوم المبادرة، التي تسمح بخلق خطوط التجارة والنقل التي يحتاجها غزو الإنتاج الصيني لأسواق العالم.

وتسعى الإدارة الصينية لاستكمال مشروع "طريق الحرير الجديد" في نهاية 2030، وهي المدة الكافية حسب توقعاتها لتأمين وصولها بل واكتساحها الأسواق الأوروبية، وأيضاً الأسواق التي تحتكرها البلدان الأوروبية منذ الحقبة الاستعمارية.

  • الحراك الصيني المحموم

لقد تحركت بكين في الربع الساعة الأخيرة من العام الميلادي المنصرم، في إطار تعظيم الاستراتيجيّة الصينيّة في المنطقة، فالصين باقتصادها الضخم والمنتج تمثّل اليوم أكبر مستورد لمصادر الطاقة في العالم، ويأتي نصف نفطها المستورد من المنطقة العربيّة بالتحديد.

وفي ظل التوتّرات التي خيّمت طوال السنوات الماضية على أسواق النفط العالميّة، بعد الحرب الأوكرانية-الروسية، حيث عززت الصين نفوذها بقوة وفق ضرورة استراتيجيّة ماسة، في حسابات أمن الطاقة الصيني، وضمان سلاسل الإمدادات النفطية والذي يتصل بدوره بإنتاجيّة القطاعات الصناعيّة الصينيّة.

وكون استراتيجيّة الحزام والطريق ترتكز أساسًا على الاستثمار في خطوط النقل التجاريّة البحرية والبنية التحتيّة المسهّلة للتجارة الدوليّة، فمن الطبيعي أن يكون الشرق الأوسط حلقة وصل استراتيجيّة في هذه المبادرة وربطه بخطوط إمدادها التجاريّة في أفريقيا وأوروبا وشرق أسيا، بات المحور الاستراتيجي التي يعتمد عليها نجاح مشروع مبادرة الحزام والطريق. ففشل الصين في تعزيز حضورها في هذه النقطة الجغرافيّة بالتحديد، سيعني الفشل في استكمال شبكة خطوط الإمداد التي تراهن الصين على تكاملها بين القارّات الثلاث.

  • عصر جديد في المنطقة

زيارة الرئيس الصيني إلى المملكة، شهدت توقيع العديد من الاتفاقات والتفاهمات العديدة حيث أكد خبراء صينيون وعرب أن العلاقات بين الصين والشرق الأوسط دخلت "العصر الذهبي" الجديد، حيث أصبحت السعودية، واحدة من "دائرة الشركاء وأصدقاء" الصين، في الحلقة الضيقة، ما يرمز إلى اختراق كبير في استراتيجية الصين بالشرق الأوسط كونها انتهجت سلوك سياسي محايد من خلال النأي بالنفس عن النزاعات المحليّة الإقليميّة، ومحاولة البناء على نقاط تقاطع المصالح مع كل طرف من أطراف النزاع.

أسست القمم السعودية خليجية والعربية مع الصين والتي استضافتها الرياض، لانطلاقة جديدة في العلاقات بين بكين ودول المنطقة، مع توقيع عدد من الشراكات الاستراتيجية والاقتصادية، والتأكيد الصيني على دعم دول الخليج للحفاظ على أمنها.

وشهدت القمم تبادلاً للرؤى بشأن الأوضاع الإقليمية والعالمية، مع تأكيد متبادل على مراعاة المصالح الجوهرية للطرفين، والتشديد على ضرورة تعزيز التعاون واستراتيجيات النمو، والالتزام بعدم التدخل في شؤون الدول الأخرى. وفيما شدد الرئيس الصيني على دعمه لأمن دول الخليج، كما أكدت دول الخليج حرصها على تعزيز الشراكة الثنائية والتزامها بمبدأ الصين الواحدة. وأكد الرئيس الصيني، أن بلاده والدول العربية يتبادلان "الدعم الثابت" في القضايا المتعلقة بالمصالح الحيوية للجانب الآخر.

في النتيجة، تمكّنت الصين من حصد ثمار هذا التوسّع في الحضور الاستثماري والاقتصادي في المنطقة، وخصوصًا على مستوى علاقاتها مع الدول الخليجيّة والعربية وعلى رأسها المملكة العربية السعودية.

فالصين باتت اليوم الشريك الاقتصادي الأوّل للدول العربيّة، سواء من خلال حجم صادراتها الضخم إلى هذه الدول، أو جهة استحواذها على حصّة الأسد من استيراد النفط.

  • تحوط أميركي

بيد أن الإدارة الأميركية خصصت في مشروع الميزانية الأميركية لعام 2023 مبلغ 1.8 مليار دولار لمواجهة النفوذ الصيني في منطقة المحيطين الهندي والهادئ.

جاء ذلك في بيان نشر على الموقع الإلكتروني للجنة اعتمادات الميزانية بمجلس الشيوخ الأميركي، حيث جاء في ملحق الميزانية "تقديم أكثر من 1.8 مليار دولار لدعم منطقة المحيطين الهندي والهادئ الحرة والمفتوحة لمواجهة النفوذ المتزايد لجمهورية الصين الشعبية في البلدان النامية".

ومن الملاحظ أيضاً أن مشروع الميزانية لعام 2023 تضمن "الدفاع عن الديمقراطية ومواجهة الصين من خلال تمويل منطقة المحيطين الهندي والهادئ الحرة والمفتوحة".

وتتفوق الصين على منافسيها العالمين في أكثر من مجال، أبرزها: تكنولوجيا الاتصالات خاصة تقنيات شبكة الجيل الخامس. سباق الأسلحة المتطوّرة مثل منظومة صواريخ هايبر سونيك، ممرات اقتصاد السوق العالمي مثل مشروع "طريق الحرير الجديد".

وتتعاظم قوّة الصين الاقتصادية لتصبح "أكبر اقتصاد في العالم"، حسب تصنيف البنك الدولي. وبعد توقّع الأخير، أنّ الصين ستصبح الاقتصاد الأضخم بين عامي 2020 و2030. وفي وقت قياسي لا يتجاوز العقدين من الزمن تحولت الصين ذلك العملاق الآسيوي من دولة نامية إلى أكبر تهديد للهيمنة الأميركية على العالم.

  • سياسة التهدئة

وليس هناك رأيان أن اتباع الصين لسياسات داخلية وخارجية حكيمة يحقق لها احتراماً كبيراً على الصعيد الدولي ويجعل أكثر شعوب العالم تتطلع لزيادة فعاليتها السياسية على الصعيد الدولي لأن في ذلك إحياء لبارقة أمل لوضع دولي أكثر عدالة وتوازناً وأمناً واستقراراً.

وفي واقع الأمر أن صعود الصين القوي لا ينبغي أن يصرف الأنظار عن عوامل أخرى ستؤثر حتماً في مستقبل العالم، وفي مقدمتها صعود قوى أخرى منافسة مثل الهند، وروسيا بدرجة ما تتوقف على مآلات الصراع الدائر حول أوكرانيا وسيناريو نهاية هذا الصراع، كما لا ينبغي كذلك غض الطرف عن ارتهان تشكل النظام العالمي القادم بالتحدي التايواني وكيف للصين أن تديره وتخرج بأقل الخسائر، وكيف تتفادى الزج بها في أتون صراع استنزافي لقواها وقدراتها.

بلاشك فإن الحقيقة الواحدة المؤكدة في عالم اليوم أننا بصدد نظام عالمي بلا قيادة، وأن مقعد قيادة النظام يعاني فراغاً يفسر الكثير من الأزمات التي تعاني منها مناطق ودول عدة، وأنه لا توجد دولة قوية بما يكفي لقيادة العالم كما كان حال الولايات المتحدة قبل عقدين من الزمن على سبيل المثال، والحقيقة الأخرى أن مستقبل النظام العالمي سيتشكل إلى حد كبير من خلال نتائج الصراع في المحيطين الهندي والهادي، حيث يتمحور الصراع الجيوستراتيجي المتصاعد بين الولايات المتحدة وحلفائها من ناحية والصين من ناحية ثانية.

والواقع يقول أيضاً إن التعددية تتسلل إلى المشهد الدولي تدريجياً، فالعالم لم يعد يتمحور حول القيادة الأميركية، بل هناك توجهات متنامية، لاسيما في إفريقيا والشرق الأوسط، نحو الصين وروسيا، وهناك بوادر تفكك في الكتلة الأوروبية، التي يصعب أن تخرج من حرب أوكرانيا كما دخلتها، والأرجح أنها ستشهد واقعاً جيوستراتيجياً جديداً يتماشى مع ما تؤول إليه الأمور في هذه الحرب المفصلية تاريخياً

أيام عام 2023 حبلى بالأحداث والتغيرات المتسارعة، التي يصعب توقع الكثير منها، ولكن المؤكد في ذلك كله أن العالم يمضي في اتجاه مغاير لكل ما روجت له الأدبيات السياسية بشأن العولمة والتجارة الحرة وغير ذلك.

  • الشراكة تقود العالم

وأخيراً فإن الشراكة التي تقودها السعودية بتبني المفهوم الجديد لأمن الطاقة وضمان سلال الإمدادات النفطية، ويشكل المشروع الأخضر باعتبار أنه ثمرة لحركة الاستثمار المسؤول اجتماعياً، من أجل أن يعمل على ترسيخ مفهوم بناء اقتصاد حديث متنوِّع مع تنمية بيئية، ولا يقف الأمر عند حدود الربحية، وإنما عبر تحمّل المسؤولية الاجتماعية تجاه البيئة والدفاع عنها.

إنها القمم "الثلاث" مع الشريك الموثوق والذي يعتبره المراقبون. الحدث الأبرز في 2022 بعد الحرب الأوكرانية الروسية ويؤكدون أن الصين.. القوة العالمية الصاعدة بامتياز في عام 2023.

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۸ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین کے حیاتیاتی ماحول میں بہت بہتری آئی ہے،...

بیجنگ (شِنہوا) چائنیز اکیڈمی آف سائنسز (سی اے ایس) کی جانب سے جاری کردہ سلسلہ وار رپورٹس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ چین نے گزشتہ دہائی کے دوران اپنے حیاتیاتی ماحول میں بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔

جاری کی گئی رپورٹس کے مطابق چین کی جھیلوں اور آبی ذخائر میں میٹھے پانی کے دستیاب وسائل کی مجموعی مقدار میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ زیادہ تر جھیلوں کی شفافیت اور کچھ اہم جھیلوں میں حیاتیاتی تنوع میں مسلسل بہتری آئی ہے۔

رپورٹس میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ چین کے ویٹ لینڈ زکا مجموعی رقبہ مسلسل بحالی کی جانب گامزن ہے جبکہ ویٹ لینڈ کے حیاتیاتی تنوع کا تحفظ نتیجہ خیز رہا ہے۔

جہاں تک پہاڑوں کا تعلق ہے، تو یہاں  مٹی کے کٹاؤ کی روک تھام اور اس پر قابو پانے کا عمل  انتہائی مئوثر رہا ہے اور پہاڑی آفات سے بچاؤ اور کنٹرول کا ایک موثر نظام بنایا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق چین کے شمال مغربی بنجر علاقوں میں پانی کے تحفظ کے قابل ذکر نتائج  آئے ہیں جس میں پانی کےموثراستعمال میں اضافہ ہوا ہے اور پانی کی بچت والے آبپاشی  کے نظام کو بروئے کار لاتے ہوئے علاقوں کی توسیع ہوئی ہے۔

۲۸ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

بیلٹ اینڈ روڈ اسٹڈیز نیٹ ورک کی جانب سے 2022...

یجنگ (شِنہوا) بیلٹ اینڈ روڈ اسٹڈیز نیٹ ورک (بی آر ایس این) کی انیشی ایٹرز کونسل کا 2022 اجلاس منعقد ہوا جس میں شرکاء نے ذاتی طور پر اور آن لائن دونوں طرح سے شرکت کی۔

کونسل نے گزشتہ سال کے دوران اپنے کام کا جائزہ لیا۔  اگلے مرحلے کے لیے کام پر تبادلہ خیال کیا ، کونسل کے چارٹر پر نظر ثانی کرنے کے فیصلے کی منظوری دی  اور ایک نئے چیئرپرسن اور ایک نئے نائب چیئرپرسن کا انتخاب کیا ۔

ایک مہم کا بھی آغاز کیا گیا تاکہ  بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو (بی آر آئی) سے متعلق موضوعات پر دنیا بھر کے تھنک ٹینکس کی تحقیقی رپورٹس کو  جمع کیا جاسکے۔

اجلاس کے دوران کونسل کے نومنتخب چیئرپرسن اور شِنہوا نیوز ایجنسی کے صدر فو ہوا نے کلیدی خطاب کیا ۔

فو نے کہا  کہ چینی صدر شی جن پھنگ  نے 2013 میں بیلٹ اینڈ روڈ کی تجویز پیش کی تھی  اور گزشتہ تقریباً 10 برس کے دوران بیلٹ اینڈ روڈ نے آگے بڑھنے اور ٹھوس نتائج پیدا کرنے کا سلسلہ جاری رکھا  ہواہےاور عالمی ترقی میں زبردست کردار ادا کیا  ہے۔

فو نے بین الاقوامی برادری کی جانب سے بیلٹ اینڈ روڈ کی اعلیٰ معیار کی ترقی کی توقعات  کا ذکر کرتے ہوئے  تھنک ٹینکس پر زور دیا کہ وہ فکری اور مواصلاتی پلیٹ فارم کے طور پر اپنا کردار ادا کریں تاکہ مشترکہ طور پر اس انیشی ایٹو پرپیشرفت کو فروغ دیا جا سکے ، عوام کے مابین  تبادلے میں اضافہ ہو اور بہتر ہے کہ بیلٹ اینڈ روڈ کی خبریں  بتائی جائیں ۔

اجلاس میں شریک چینی اورغیر ملکی تھنک ٹینکس کے 9 نمائندوں نے اپنی اسٹڈیز کے بارے گفتگو کی اور ریسرچ رپورٹیں پیش کرنے اور تبادلوں و تعاون کو مزید بڑھانے پر آمادگی ظاہر کی۔

انہوں نے اگلے سال بیلٹ اینڈ روڈ کی 10ویں سالگرہ کے موقع پر پیش کیے جانے والے مواقع سے استفادہ کرنے، تھنک ٹینکس کے درمیان بیلٹ اینڈ روڈ تعاون کو ایک نئی سطح پر فروغ دینے اوربیلٹ اینڈ روڈ کی اعلیٰ معیار کی ترقی میں سہولت فراہم کرنے پر بھی اتفاق کیا۔

کونسل کے نومنتخب نائب چیئرپرسن اور شِنہوا کے نائب صدر ژاؤ چھنگ نے اجلاس کی صدارت کی۔

شِنہوا اور 15 دیگر تھنک ٹینکس کے تعاون سے شروع کیے گئے بیلٹ اینڈ روڈ اسٹڈیز نیٹ ورک کا افتتاح اپریل 2019 میں کیا گیا تھا۔

۲۸ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

بیلٹ اینڈ روڈ اسٹڈیز نیٹ ورک کی جانب سے 2022...

یجنگ (شِنہوا) بیلٹ اینڈ روڈ اسٹڈیز نیٹ ورک (بی آر ایس این) کی انیشی ایٹرز کونسل کا 2022 اجلاس منعقد ہوا جس میں شرکاء نے ذاتی طور پر اور آن لائن دونوں طرح سے شرکت کی۔

کونسل نے گزشتہ سال کے دوران اپنے کام کا جائزہ لیا۔  اگلے مرحلے کے لیے کام پر تبادلہ خیال کیا ، کونسل کے چارٹر پر نظر ثانی کرنے کے فیصلے کی منظوری دی  اور ایک نئے چیئرپرسن اور ایک نئے نائب چیئرپرسن کا انتخاب کیا ۔

ایک مہم کا بھی آغاز کیا گیا تاکہ  بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو (بی آر آئی) سے متعلق موضوعات پر دنیا بھر کے تھنک ٹینکس کی تحقیقی رپورٹس کو  جمع کیا جاسکے۔

اجلاس کے دوران کونسل کے نومنتخب چیئرپرسن اور شِنہوا نیوز ایجنسی کے صدر فو ہوا نے کلیدی خطاب کیا ۔

فو نے کہا  کہ چینی صدر شی جن پھنگ  نے 2013 میں بیلٹ اینڈ روڈ کی تجویز پیش کی تھی  اور گزشتہ تقریباً 10 برس کے دوران بیلٹ اینڈ روڈ نے آگے بڑھنے اور ٹھوس نتائج پیدا کرنے کا سلسلہ جاری رکھا  ہواہےاور عالمی ترقی میں زبردست کردار ادا کیا  ہے۔

فو نے بین الاقوامی برادری کی جانب سے بیلٹ اینڈ روڈ کی اعلیٰ معیار کی ترقی کی توقعات  کا ذکر کرتے ہوئے  تھنک ٹینکس پر زور دیا کہ وہ فکری اور مواصلاتی پلیٹ فارم کے طور پر اپنا کردار ادا کریں تاکہ مشترکہ طور پر اس انیشی ایٹو پرپیشرفت کو فروغ دیا جا سکے ، عوام کے مابین  تبادلے میں اضافہ ہو اور بہتر ہے کہ بیلٹ اینڈ روڈ کی خبریں  بتائی جائیں ۔

اجلاس میں شریک چینی اورغیر ملکی تھنک ٹینکس کے 9 نمائندوں نے اپنی اسٹڈیز کے بارے گفتگو کی اور ریسرچ رپورٹیں پیش کرنے اور تبادلوں و تعاون کو مزید بڑھانے پر آمادگی ظاہر کی۔

انہوں نے اگلے سال بیلٹ اینڈ روڈ کی 10ویں سالگرہ کے موقع پر پیش کیے جانے والے مواقع سے استفادہ کرنے، تھنک ٹینکس کے درمیان بیلٹ اینڈ روڈ تعاون کو ایک نئی سطح پر فروغ دینے اوربیلٹ اینڈ روڈ کی اعلیٰ معیار کی ترقی میں سہولت فراہم کرنے پر بھی اتفاق کیا۔

کونسل کے نومنتخب نائب چیئرپرسن اور شِنہوا کے نائب صدر ژاؤ چھنگ نے اجلاس کی صدارت کی۔

شِنہوا اور 15 دیگر تھنک ٹینکس کے تعاون سے شروع کیے گئے بیلٹ اینڈ روڈ اسٹڈیز نیٹ ورک کا افتتاح اپریل 2019 میں کیا گیا تھا۔

۲۸ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین، بائی ڈو کی ووہان میں بغیر ڈرائیور ٹیکسی...

ووہان (شِنہوا) چینی ٹیکنالوجی کمپنی بائی ڈو نے اعلان کیا ہے کہ اس نے چین کے وسطی شہر ووہان میں اپنی بغیر ڈرائیور ٹیکسی سروس کے تجارتی آپریشن کے علاقے اور اوقات کار میں توسیع کردی ہے۔

کمپنی کے خودکار پلیٹ فارم اپولو گو نے ووہان میں پہلی بار رات کے وقت میں روبو ٹیکسی سروس شروع کی ہے جو چین میں خودکار ڈرائیونگ کے تجارتی آپریشن کے ایک نئے مرحلے کی سمت اشارہ ہے۔

فی الحال 50 سے زائد بغیر ڈرائیور ٹیکسیز فعال ہیں اور اپالو گو کا ووہان میں آپریشنل علاقہ 130 مربع کلومیٹر ہے۔

دریں اثناء ووہان میں اکنامک اینڈ ٹیکنالوجیکل ترقیاتی زون کے جوشان نیو سٹی میں لوگوں کی رات میں سفر کی ضروریات پورا کرنے کے لئے آپریشن کو بڑھا کر صبح 7 بجے سے رات 11 بجے تک کردیا گیا ہے۔

رات کے اوقات کار خودکارڈرائیونگ ٹیکنالوجی کی بنیادی تکنیکی مشکلات میں سے ایک رہے ہیں، کیونکہ گاڑیوں کے لئے مدھم روشنی میں رکاوٹیں اور پیدل چلنے والوں کے بارے فیصلہ کرنا مشکل ہوتا ہے۔

بائی ڈو  نے بیجنگ، شنگھائی، گوانگ ژو اورشین ژین میں اپالو گو پر ایک آزمائشی سروس شروع کی ہے۔

حالیہ برسوں میں چین نے خود کار ڈرائیونگ ٹیکنالوجی کی ترقی اور کمرشلائزیشن کے فروغ کے لئے پالیسیوں کا ایک سلسلہ شروع کیا ہے۔

۲۸ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین ۔ شی جن پھنگ ۔ سی پی سی۔ اجلاس

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ نے کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے اجلاس کی صدارت کی اور اہم خطاب کیا۔ (شِنہوا)

۲۸ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین ۔ شی جن پھنگ ۔ سی پی سی۔ اجلاس

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ نے کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے اجلاس کی صدارت کی اور اہم خطاب کیا۔(شِنہوا)

۲۸ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین ، چوتھی سہ ماہی میں قرض کی طلب میں اضافہ

بیجنگ (شِنہوا) چین میں بینکرز کے ایک سروے کے مطابق 2022 کی چوتھی سہ ماہی کے دوران چین میں قرض کی مانگ میں اضافہ ہوا ہے۔

پیپلز بینک آف چائنہ نے ملک کے تقریباً 3 ہزار 200  بینکنگ اداروں کی سینئر مینجمنٹ کے ایک سروے کے نتائج کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ قرض کی مجموعی طلب کا اندازہ لگانے والا انڈیکس چوتھی سہ ماہی میں 59.5 فیصد رہا ، جو تیسری سہ ماہی کی نسبت 0.5 فیصد پوائنٹس زیادہ ہے۔

چوتھی سہ ماہی میں مینوفیکچرنگ، تھوک ، خوردہ ،  اور جائیداد کے شعبوں میں قرض کی مانگ میں اضافہ ہوا۔

رواں ماہ کے اوائل میں مرکزی بینک کے جاری کردہ مالی اعداد و شمار کے مطابق نومبر میں ملک کے کاروباری شعبے میں قرض کی طلب بڑھی ہے جو مارکیٹ کی بہتری کی سمت اشارہ کرتی ہے۔

۲۸ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین کا 8 جنوری 2023 سے پاسپورٹ اور ویزے جاری...

بیجنگ (شِنہوا) چین امیگریشن انتظامیہ کی پالیسیوں اور اقدامات کو 8 جنوری 2023 سے بہتر بنائے گا تاکہ ملک میں نوول کرونا وائرس میں کمی بارے کئے گئے اقدامات پر عمل درآمد ہوسکے۔

نیشنل امیگریشن ایڈمنسٹریشن نے ایک مراسلہ میں کہا ہے کہ بہتر پالیسیوں اور اقدامات میں سیاحتی مقاصد کے لیے عام پاسپورٹ بارے چینی شہریوں کی درخواستیں قبول کرنا، ان کی منظوری اور بیرون ملک سے دوستوں کی آمد کا عمل دوبارہ شروع کرنا شامل ہے۔

مراسلے میں بتایا گیا ہے کہ انتظامیہ سیاحت اور کاروباری مقاصد کے لئے ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کا دورہ کرنے والے چینی مین لینڈ کے رہائشیوں کی توثیق کا عمل دوبارہ شروع کررہی ہے۔

 عوامی جمہوریہ چین میں داخل ہو نے اور با ہر جانے کے اجازت نامے ،سرحدی کنٹرول والے علاقوں میں داخلے اور خروج کے اجازت نامے جاری کرنے کا عمل بھی دوبارہ شروع کیا جارہا ہے۔

مراسلے کے مطابق غیرملکیوں کی جانب سے عام ویزوں، قیام اور رہائشی اجازت ناموں کی درخواستوں بارے خدمات دوبارہ شروع کی جائیں گی اور فوری ضرورت کی صورت میں تیز رفتار طریقہ کار اختیار کیا جاسکتا ہے ۔

مراسلے میں بتایا گیا ہے کہ دوبارہ شروع کی جانے والی خدمات میں پورٹ ویزوں کا اجرا، 24، 72 اور 144 گھنٹے کی ویزہ فری راہداری پالیسی پر عملدرآمد اور عارضی داخلہ اجازت ناموں کا اجرا شامل ہوگا۔

ملک میں زمینی بندرگاہوں اور راستوں سے مسافروں کی کلیئرنس بارے خدمات بتدریج بحال ہوں گی، زمینی بندرگاہوں اور راہداریوں سے مسافروں اور سرحدی رہائشیوں کا داخلہ اور خروج بھی شروع ہوگا۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ہانگ کانگ اور مکاؤ خصوصی انتظامی علاقوں سے ملحقہ بندرگاہوں پر تیز رفتار چینلز معمول کے تحت کام کریں گے۔

آبی  بندرگاہوں پر مسافروں کی کلیئرنس کے ساتھ ساتھ منتخب بندرگاہوں پر بین الاقوامی کروز مسافروں کے داخلے اور خروج کا انتظام منظم انداز سے دوبارہ شروع کیا جائے گا۔

مراسلے میں سہولیات کے مختلف اقدامات کا بھی ذکر ہے جن پر عملدرآمد جاری رہے گا ۔ان میں اہم کارگو پروازوں کے لئے ہوائی اڈوں پر گرین چینلز ، زمینی بندرگاہوں پر تیز رفتار چینلز اور کلیدی سامان لے جانے والی گاڑیوں کے لئے امیگریشن انسپکشن اسٹیشن ، اور آبی بندرگاہوں پر استعمال ہونے والے امیگریشن انسپکشن بورڈنگ کوڈ کے لئے ایک آن لائن پرسنل ایپلی کیشن پورٹل شامل ہیں۔

۲۸ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین میں غیر ملکی بینکوں کی شاخوں کی نگراں در...

بیجنگ (شِنہوا) چائنہ بینکنگ اینڈ انشورنس ریگولیٹری کمیشن نے غیر ملکی بینکوں کی شاخوں کی جامع ریگولیٹری ریٹنگ کے لیے آزمائشی اقدامات جاری کردیے ہیں۔

درجہ بندی شاخ کے بنیادی عوامل کے تحت ہوگی۔ ان اقدامات میں خطرے کے انتظام، آپریشن کنٹرول، تعمیل اور اثاثہ جات کے معیار کے ساتھ ساتھ آپریٹنگ خطرات، مالی حالات اور صدر دفاتر کی انتظامی صلاحیت پر شاخ کو حاصل تعاون کا اندازہ کرنا شامل ہے۔

ریگولیٹری وسائل مختص کرنے، مارکیٹ تک رسائی دینے، غیر ملکی بینکوں کی شاخوں کی کلاسیفائیڈ نگرانی کے نفاذ اور خطرات کا انتظام بہتر بنانے پر زور کے لئے اس درجہ بندی کا اہم کردار ہوگا۔

۲۸ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

کابل،لڑکیوں کی تعلیم پر پابندی کے خلاف احتجا...

لڑکیوں کی تعلیم پر پابندی کے خلاف افغان پروفیسرنے لائیو ٹی وی شو میں اپنے ڈپلوما سرٹیفکیٹس پھاڑ دئیے،سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیو میں کابل یونیورسٹی کے پروفیسرکو ان کے ڈپلوما سرٹیفکیٹس پھاڑتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے،کابل یونیورسٹی کے پروفیسر کا کہنا تھا کہ اگر افغان ماں اوربہنوں کو تعلیم حاصل کرنے کا حق حاصل نہیں تو مجھے بھی ان ڈپلوما سرٹیفکیٹس کو رکھنے کا کوئی حق نہیں، افغانستان میں تعلیم کے لیے کوئی گنجائش نہیں رہی ہے ،طالبان حکومت نے یونیورسٹی کی طالبات پر کلاسز اٹینڈ پر کرنے پرپابندی عائد کردی ہے۔لڑکیوں کی سکینڈری اسکول کی تعلیم پر بھی پابندی لگائی جا چکی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۸ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

سرینگر ، قابض بھارتی فورسز نے جموں میں 3نوجو...

قابض بھارتی فورسز نے ریاستی دہشتگردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر کے علاقے جموں میں 3نوجوانوں کو شہید کردیا ہے،کشمیری میڈیا کے مطابق قابض بھارتی فورسز نے تینوں نوجوانوں کو جعلی مقابلے میں فائرنگ کر کے شہید کیا، جموں اور قریبی علاقوں کا محاصرہ کرلیا گیا۔ بھارتی فوجیوں نے سرچ آپریشن کی آڑ میں گھروں میں گھس کر لوگوں پر تشدد کیا اور خواتین اور بچوں کو ہراساں کیا، متعدد گھروں میں توڑ پھوڑ بھی کی گئی،سرچ آپریشن کے دوران انٹرنیٹ اور موبائل سروس بند کردی گئی۔ بھارتی فورسز کے نام نہاد آپریشن کے باعث معمول کی زندگی معطل ہوگئی،دکانیں، کاروباری مراکز اور تعلیمی ادارے بند ہیں، لوگ گھروں میں محصور ہوگئے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۸ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

امارات، سرکاری ملازمین کو ذاتی کاروبارکیلئے...

متحدہ عرب امارات نے سرکاری ملازمین کو ذاتی کاروبار کرنے کے لیے ایک سال کی تنخواہ کے ساتھ چھٹی دینے کا اعلان کردیا،امارا تی میڈیا کے مطابق حکومت نے وفاقی اداروں کے سرکاری ملازمین کو ذاتی کاروبار شروع کرنے کے لیے تنخواہ کے ساتھ ایک سال کی چھٹی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ فیصلے کا اطلاق جنوری 2023سے ہوگا،چھٹی حاصل کرنے والے ملازم کو اپنی سالانہ چھٹی اور بغیر تنخواہ چھٹی کو بھی اس میں شامل کروانے کا اختیار حاصل ہوگا،امارات کے نائب صدر شیخ محمد بن راشد آل مکتوم کی زیر صدارت اماراتی کابینہ نے رواں سال جولائی میں اس منصوبے کی منظوری دی تھی،دنیا میں اپنی نوعیت کی پہلی اسکیم کے تحت سرکاری ملازم کاروبار کیلیے کوشش کرسکیں گے، حکام کا کہنا تھا کہ اس منصوبے کا مقصد مستقبل میں امارات کی معیشت کوفائدہ پہنچانا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۸ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

بھارت،بیٹی کی ویڈیو وائرل ہونے پر احتجاج کرن...

بھارتی ریاست گجرات میں بیٹی کی ویڈیو وائرل ہونے پر احتجاج کرنے والے باپ کو قتل کر دیا گیا،برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق انڈین بارڈر سکیورٹی کے اہلکار ملائوجی وگھیلا پر اس وقت حملہ کیا گیا جب وہ بیٹی کی ویڈیو وائرل کرنے والے ملزم کے گھر اس کی شکایت کرنے گئے،پولیس کو درج ایف آئی آر میں بتایا گیا کہ ہفتے کی رات کو وگھیلا، ان کی بیوی، دو بیٹے اور بھتیجا ملزم کے خلاف بیٹی کی ویڈیو آن لائن اپ لوڈ کرنے کی شکایت کرنے نوجوان لڑکے کے گھر گئے ،تاہم وہاں ملزم کے رشتے داروں نے وگھیلا اور ان کے گھر والوں پر لکڑیوں اور تیز دھار آلے سے تشدد شروع کر دیا جس کے نتیجے میں وگھیلا شدید زخمی ہونے کی وجہ سے جان کی بازی ہار گئے جبکہ دیگر افراد بھی زخمی ہوئے،پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 7ملزمان کو قتل کے الزام میں گرفتار کرکے واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۸ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ایرانی صدر کا حکومت مخالف مظاہرین سے نرمی نہ...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے حکومت مخالف مظاہرین سے نرمی نہ برتنے کا اعلان کیا ہے،ایران میں حجاب قانون کی خلاف ورزی پر گرفتار 22سالہ مہاسا امینی کی مبینہ تشدد سے ہلاکت کے خلاف مظاہرے 3ماہ سے زائد عرصے سے جاری ہیں،رپورٹس کے مطابق ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا کہنا تھا کہ ایران وطن دشمن مخالفین کے ساتھ کوئی رحم نہیں برتے گا،تہران میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے صدر ابراہیم رئیسی کا کہنا تھا کہ ایرانی قوم کا دل سب کے لیے کھلا ہے لیکن دشمن پر بالکل رحم نہیں کیا جائے گا، دشمن افواہیں پھیلا کر معاشرے کو تقسیم کر کے اسلامی معاشرتی اقدار سے ہٹانا چاہتا ہے،انہوں نے کہا کہ دشمن کی چالیں کامیاب نہیں ہوں گی اور دشمن اپنے مقاصد کبھی حاصل نہیں کر سکے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۸ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

بیٹے نے پائلٹ بننے کے بعد اپنی ہی فلائٹ میں...

سوشل میڈیا پر مقبوضہ کشمیر سے تعلق رکھنے والے صارف عامر راشد وانی کی شیئر کی گئی پوسٹ زیر گردش ہے جس میں ایک فرمانبردار بیٹے کے ماں کے خواب کو پورا کرنے کیلئے پہلے پائلٹ اور پھر اپنے ہی جہاز پر ماں کو خانہ کعبہ یعنی مکہ شہر لے جانے کا خواب پورا کرنے کا ذکر ہے،ٹوئٹر صارف عامر راشد وانی نے 2تصاویر شیئر کرتے ہوئے ٹوئٹ کی کہ 'میری ماں نے اسکول کے دور میں میرے لیے ایک کارڈ لکھا جسے انہوں نے میرے سینے پر لگایا،انہوں نے ٹوئٹ میں آگے یہ بھی لکھا کہ 'میری ماں مجھے کہا کرتی تھیں کہ جب تم پائلٹ بن جا ئوگے تو مجھے اپنے جہاز میں مکہ لے جانا،عامر راشد نے مزید لکھا کہ' آج میری ماں مکہ جانے والے مسافروں میں سے ایک ہیں اور میں اسی جہاز کا پائلٹ ہوں۔'

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۸ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

بھارت، آئی سی یو میں شادی

بھارتی ریاست بہار سے تعلق رکھنے والی لڑکی نے بیمار ماں کی آخری خواہش پوری کرنے کے لیے اسپتال کے انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں شادی رچالی،بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پونم نامی خاتون کی بیٹی کا رشہ طے تھا لیکن ان کی طبیعت بگڑ گئی جس کے بعد انہیں آئی سی یو منتقل کردیا گیا،ڈاکٹرز نے معائنے کے بعد فیملی سمیت خاتون کو بھی بتایا کہ ان کے پاس زیادہ وقت نہیں ہے جس کے بعد خاتون نے خواہش کا اظہار کیا کہ وہ مرنے سے قبل اپنی بیٹی کی شادی دیکھنا چاہتی ہیں،لڑکے کے گھر والوں کو معاملے سے آگاہ کیا گیا جس کے بعد وہ فوری شادی پر رضامند ہوگئے،سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لڑکے والوں کی موجودگی میں فوری طور پر یہ شادی کروائی گئی تاہم شادی کے کچھ دیر بعد ہی دلہن کی والدہ وفات پاگئیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۸ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

روس نے تیل کی قیمتیں مقرر کرنیوالے ممالک کو...

روس کے صدر پیوٹن نے روسی تیل کی قیمتوں کی حد مقرر کرنے والے مغربی ممالک کو تیل برآمد کرنے پر پابندی لگا دی ہے ،روسی صدر پیوٹن کے حکم نامے کے مطابق وہ ممالک جو روسی تیل کی قیمتوں کی حد مقرر کریں گے ان کو روسی خام تیل اور روسی تیل کی مصنوعات برآمد نہیں کی جائیں گی،حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ایسے ممالک کو روسی تیل کی برآمدات پر پابندی یکم فروری 2023سے نافذ العمل ہوگی اور یکم جولائی تک جاری رہے گی،یوکرین پر روسی حملے کے خلاف رواں ماہ یورپی یونین، عالمی طاقتوں کے گروپ سیون اور آسٹریلیا نے روسی تیل کی قیمتیں 60ڈالر فی بیرل مقرر کرنے پر اتفاق کیا تھا،یاد رہے کہ مغربی ممالک کی جانب سے روسی پٹرول پر پرائس کیپ لگانے پر روس نے خام تیل کی پیداوار بند کرنے کی دھمکی دی تھی ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۸ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

روس کے بزنس ٹائیکون بھارت میں ہوٹل کی تیسری...

روس کے معروف قانون دان اور سوسیج انڈسٹری ٹائیکون پاول انتوف بھارت کے ایک ہوٹل میں مردہ پائے گئے،بھارتی میڈیا کے مطابق اس حوالے سے پولیس کا بتانا ہے کہ قانون دان اور بزنس ٹائیکون پاول انتوف ہوٹل کی تیسری منزل سے گر ہلاک ہوئے ہیں اور وہ ہوٹل کے باہر مردہ حالت میں پائے گئے ،دو روز قبل ان کے ساتھ آنے والے روسی دوست بھی ہوٹل میں پرسرار طور پر مردہ پائے گئے تھے جن کے قبضے سے شراب کی بوتلیں بھی برآمد ہوئیں،انتوف کا شمار ماسکو کے مشرقی شہر ولادیمیر کی معروف شخصیات میں ہوتا ہے ، وہ مشرقی ریاست اوڑیسہ کے دورے پر تھے اور حال ہی میں انہوں نے ہوٹل میں اپنی سالگرہ منائی تھی ،میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے اس واقعے کے بعد روسی باشندوں کی موت کی وجوہات معلوم کرنے کے لیے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے،پولیس کا کہنا تھا کہ دوست کی موت کے بعد پاول ذہنی دبائو کا شکار تھے جس کی وجہ سے ان موت واقع ہوئی جبکہ بھارتی میڈیا کی جانب سے ٹائیکون کی موت کو خودکشی قرار دیا جارہا ہے،میڈیا رپورٹس کے مطابق دہلی میں قائم روسی سفارتخانے کی جانب سے دونوں شہریوں کی موت کی تصدیق کی گئی ہے،کولکتہ میں روسی قونصل جنرل کا کہنا تھا کہ وہ انتظامیہ سے رابطے میں ہیں اور پولیس کو دستیاب معلومات کے مطابق کوئی مجرمانہ پہلو نظر نہیں آرہا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۸ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

شمالی کوریا کا آئندہ سال جدید مہلک ہتھیار تی...

شمالی کوریا کے سپریم لیڈر ''کم جونگ ان ''نے اگلے برس مزید مہلک اور جدید ہتھیاروں کے تجربات اور میزائل سسٹم کو اپ گریڈ کرنے کا اعلان کردیا ہے،حکمران ورکرز پارٹی کے اجلاس میں ملکی فوج کے نئے اہداف کے حوالے سے اجلاس میں ہتھیاروں کے مزید تجربات کا اعلان کیا گیا ،پارٹی کی 8ویں مرکزی کمیٹی کے چھٹے اجلاس کے دوسرے دن، کم جونگ ان نے خطے میں نئے چیلنجزاور صورتحال سمیت وسیع تر سیاسی منظر نامے کا جائزہ لیا،اجلاس میں دشمن مخالف جدوجہد اور دفاعی طاقت کو مزید مضبوط کرنے کے لئے اہداف کا تعین بھی کیا گیا،شمالی کوریا کے سربراہ کِم جونگ نے اس عزم کا اظہار کیا تھا کہ شمالی کوریا کو دنیا کی طاقتور ترین قوت بنانا میرا ہدف ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۸ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

کورونا بارڈر پالیسی ، امریکی عدالت نے مہاجری...

امریکا میں کورونا دور کی بارڈر پالیسی برقرار ہے ، سپریم کورٹ نے نقل مکانی کرنیوالوں کی فوری ملک بدری کی حمایت کردی،غیر ملکی میڈیاکے مطابق عدالت نے اس حوالے سے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دور میں متعارف کرائی گئی تبدیلی کو مسترد کرنے سے انکار کردیا ہے،امریکی انتظامیہ کو ٹائٹل فورٹی ٹو اس بات کی اجازت دیتا ہے کہ ایسے ممالک جہاں سے آنیوالوں کے زریعے امریکا میں کورونا وائراس کے پھیلا کا خدشہ ہو، ان تمام تارکین کو فوری طورپر ملک بدر کردیا جائے، ایسے تمام افراد کو امریکا میں سیاسی پناہ لینے کا موقع بھی نہیں دیا جاتا،ٹرمپ دور میں متعارف کرایا گیا یہ اقدام عبوری تھا اوراس کی مدت دسمبر میں اختتام پذیر ہورہی تھی تاہم اب اس اقدام پر امریکی سپریم کورٹ میں 19ری پبلکن اٹارنی جرنلز نے مقدمہ دائر کیا تھا، جس پر عدالت نے درخواست پر اطمینان کا اظہار کیا ہے،سپریم کورٹ اب اس معاملے پر فروری میں ریاستوں کے دلائل سنے گی جس میں یہ طے کیا جائے گا کہ آیا مقامی انتظامیہ کو دوسرے ملکوں سے آنیوالے افراد سے متعلق موجودہ پالیسی میں مداخلت کرنے کا اختیار ہے یا نہیں ،گزشتہ 12ماہ کے دوران تقریبا 25لاکھ افراد کو جنوبی امریکی سرحد عبور کرنے کی کوشش کرتے ہوئے روکا گیا تھا، دو سال پہلے زیادہ تر تارکین وطن میکسیکو، ہونڈوراس، گوئٹے مالا اور ایل سلواڈور، وینزویلا، کیوبا، مشرقی یورپ سے تعلق رکھتے تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۸ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

اقوام متحدہ کا افغانستان میں خواتین پرعائد پ...

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے افغانستان میں خواتین پرعائد پابندیوں پراظہارتشویش کرتے ہوئے طالبان حکومت سے پالیسیاں بدلنے کا مطالبہ کر دیا ،اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ خواتین پرپابندیاں عالمی برادری کی توقعات کے برعکس ہیں، افغانستان میں خواتین اورلڑکیوں کو مساوی اوربامعنی نمائندگی دی جائے،بیان میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ افغانستان میں اسکول کھولے جائیں، نئی پالیسی اور اقدامات واپس لیے جائیں،سلامتی کونسل کا کہنا تھا کہ یہ پالیسیاں انسانی حقوق اور بنیادی آزادیوں کیاحترام کی راہ میں رکاوٹ ہیں، خواتین کے این جی اوز کے لئے کام کرنے پر پابندی پر بھی تشویش ہے،اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا کہ خواتین اور لڑکیوں پر پابندیاں بلاجواز ہیں، انہیں ختم کرنا چاہیے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۸ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

امریکا میں برفباری کا بدترین طوفان، اموات کی...

امریکا میں یخ بستہ ہواں اور شدید برف باری سے نظام زندگی منجمد ہوگئی جبکہ مختلف حادثات میں اموات کی تعداد 70 سے زائد ہوگئی،امریکی میڈیا کے مطابق ریاست نیویارک کی اری اور نیاگرا کائونٹیز میں 34اموات رپورٹ ہوئیں،نیویارک کے شہر بفلو میں لوگوں کو اب بھی گھروں میں رہنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے ، نیویارک کے مغربی علاقے 4فٹ برف تلے دبے ہیں، خراب موسم کے باعث امریکا بھر میں ایک لاکھ 22 ہزار گھروں کو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی،امریکی میڈیا کے مطابق نیویارک کے مغربی علاقوں مزید 9انچ برف پڑنے کا امکان ہے، مغربی نیویارک میں گزشتہ روز درجہ حرارت منفی 2سے منفی 6 ڈگری تک رہا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۸ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

پاکستان کو کسانوں کو کیمومائل اگانے کی ترغیب...

پاکستان کو کسانوں کو کیمومائل اگانے کی ترغیب دینی چاہیے کیونکہ ملک پودے اور اس کے ضروری عرق برآمد کر کے قیمتی زرمبادلہ کما سکتا ہے۔ غیر روایتی کیمومائل کی کاشت پاکستان میں کاشتکار برادری کے سماجی و اقتصادی حالات میں انقلابی تبدیلی لا سکتی ہے۔ اسکردو کے محکمہ زراعت کے ڈپٹی ڈائریکٹر غلام اللہ ثاقب نے ویلتھ پاک کے ساتھ تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ کیمومائل چائے پاکستان میں زیادہ قیمت پر درآمد کی جاتی ہے، جو عام آدمی کی پہنچ سے باہر ہے۔ ہم نے مقامی طور پر اس کی کاشت کو فروغ دینے کا فیصلہ کیا ہے اور معیاری پیداوار کے لیے چار کنال کے رقبے میں اس کی کاشت اور نقل تیار کی تھی۔ اگر اچھی طرح اگایا جائے تو ایک پودا عام طور پر 60 سے 80 پھول پیدا کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ چھ سال سے پودے کی کاشت کر رہے ہیں، اور مختلف قسم کو برآمد کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔ انہوں نے کہاابھی میں بڑی مقدار میں پروڈکٹ کمپنیوں کو اچھی قیمت پر ویلیو ایڈیشن کے لیے فروخت کرتا ہوں۔ تقریبا 50 گرام کے چھوٹے پیکٹ بھی 500 روپے میں دستیاب ہیں۔

پاکستان اپنی ویلیو ایڈڈ مصنوعات کی برآمد کے ذریعے شاندار زرمبادلہ کما سکتا ہے۔ کیمومائل کو بہت سے صنعتی مقاصد کے لیے بڑے پیمانے پر استعمال کیا جاتا ہے جس میں تیل، نچوڑ، دواسازی، خوشبو، خوراک، مشروبات شامل ہیں۔ امریکہ سالانہ 750,000 ڈالرمالیت کی کیمومائل ہربل چائے درآمد کرتا ہے۔ عالمی سطح پر، اس کی مالیت 2028 تک 412 بلین ڈالر تک پہنچنے کی توقع ہے۔ 2021 میں کیمومائل چائے کی مارکیٹ کی قیمت 226 ملین ڈالر تھی ۔ کیمسٹ، جڑی بوٹیوں کے ماہر، مہک کے ماہر اور نارتھ نیچرل پاکستان پرائیویٹ لمیٹڈ چترال کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اعجاز شریف ندیم نے بتایا کہ ضروری تیل نکالنا اور ہربل چائے کی پیداوار کیمومائل پلانٹ کی بنیادی مصنوعات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کے یونٹ نے کیمومائل ضروری تیل نکالنے کی تحقیق اور ترقی مکمل کر لی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضروری تیل صرف بھاپ کشید کے ذریعے پھولوں سے نکالا جاتا ہے۔ ایک کلو تیل نکالنے کے لیے تقریبا چار ٹن کیمومائل کے پھول درکار ہوتے ہیں۔ ہم پتوں اور پھولوں کے مرکب سے کیمومائل ہربل چائے بھی تیار کر رہے ہیں۔ بہت جلد ہم کیمومائل ہربل چائے کا اپنا برانڈ لانچ کرنے جا رہے ہیںجسے برآمد بھی کیا جائے گا۔

پاکستان میں لوگ اس کی اہمیت سے بخوبی واقف نہیں لیکن بیرونی ممالک میں اسے قیمتی سمجھا جاتا ہے۔ کیمومائل کے پھول مئی سے اگست تک جمع کیے جاتے ہیں۔ انہیں مخصوص گرین ہاوسز میں سایہ میں خشک کیا جاتا ہے، جہاں فنگل کے حملے سے بچنے کے لیے نمی کا تناسب 3فیصدرکھا جاتا ہے۔ اگر احتیاط سے پیک کیا جائے تو اس کی شیلف لائف دو سال پر محیط ہے۔ کیمومائل میدانی علاقوں میں اعتدال پسند درجہ حرارت میں اچھی طرح پھلتا پھولتا ہے۔ اسے چھتوں پر برتنوں میں بھی اگایا جا سکتا ہے کیونکہ اس کی جڑیں 7 سے 8 انچ سے زیادہ نہیں ہوتیں اور تنوں کا سائز عام طور پر 12 سے 15 انچ سے زیادہ نہیں بڑھتا۔ کیمومائل دو سے تین اقسام کی ہوتی ہے، لیکن سب سے قیمتی جرمن قسم ہے، جسے اردو میں گل بابونہ کہتے ہیں۔ جڑی بوٹیوں کے ماہر، مہک کے معالج اور چلتن پیور پاکستان، اسکردو کے سی ای اونجم الدین مزاری نے کہا کہ کیمومائل فطری طور پر دماغ اور نیند کی خرابی کو دور کرنے کے لیے دواوں کی خصوصیات سے بھرپور ہے۔ہم کیمومائل سے مختلف قسم کی مصنوعات تیار کرتے ہیں، جن میں ضروری تیل، ہربل چائے، سیرم، فیس پیک، فیس واش، بیوٹی پراڈکٹس شامل ہیں۔ اس کا پاوڈر سلاد ڈریسنگ میں استعمال ہوتا ہے اور اسے ذائقے اور ذائقے کے لیے کئی قسم کے کھانوں پر بھی چھڑکایا جا سکتا ہے۔ پنکھڑی تقریبا 10,000 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت ہوتی ہے۔ انفیوزڈ آئل حاصل کرنے کے لیے، اس کے پاوڈر کو زیادہ تر کسی بھی کیریئر آئل جیسے تل کے تیل کے ساتھ کم گرمی پر ملایا جاتا ہے تاکہ معیار کو برقرار رکھا جا سکے۔ زیادہ تر اس کے عرق بھاپ کشید کے ذریعے حاصل کیے جاتے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۸ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ڈیجیٹل میپنگ پاکستان کے رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں...

ڈیجیٹل میپنگ تجارتی سرگرمیوں کو بڑھا کر معیشت کو فروغ دینے کے لیے پاکستان کے رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں ایک انقلاب لائے گی۔جیوگرافک انفارمیشن سسٹم ڈیجیٹل میپنگ کے لیے کمپیوٹر گرافکس ٹیکنالوجی کو ڈیٹا بیس کے ڈھانچے کے ساتھ جوڑتا ہے۔ ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق یہ نظام صارفین کو رئیل اسٹیٹ کا بہتر تجزیہ کرنے، زمین کی ملکیت کا محفوظ ریکارڈ برقرار رکھنے اور مارکیٹ میں شفافیت اور رسائی لانے میں مدد دیتا ہے۔ یہ ٹیکنالوجی جلد ہی پاکستان کے رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں انقلاب برپا کر دے گی۔ریموٹ سینسنگ اینڈ جیو انفارمیشن سسٹم لیب، پاکستان اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن کے جنرل مینیجر محمد خان نے ویلتھ پاک سے گفتگو میںکہا کہ ڈیجیٹل میپنگ تیزی سے تیار ہوئی جب شہروں اور میونسپلٹیوں نے جغرافیائی معلوماتی نظام کا استعمال شروع کر دیا جائیداد کے بارے میں درست معلومات ،خریداری، فروخت اور سرمایہ کاری کے لیے پراپرٹی کا محل وقوع بہت اہم ہے۔ زمین کے کسی بھی پلاٹ کی جگہ اور قربت مستقبل کی ترقی کے امکانات کی وجہ سے اس کی مجموعی قیمت میں نمایاں اضافہ یا کمی کر سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ رئیل اسٹیٹ انڈسٹری سودے کرنے کے لیے ذاتی طور پر بات چیت پر انحصار کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل میپنگ اس عمل کو تیز تر اور زیادہ آسان بنا سکتی ہے کیونکہ ایجنٹ اور کلائنٹس سائٹ کا دورہ کرنے اور معاہدے کو حتمی شکل دینے کے لیے طویل فاصلہ طے کیے بغیر اس کی مدد سے پراپرٹی کے حقیقی امکانات کو دیکھ سکتے ہیں۔حالیہ برسوں میںپراپرٹی ٹیکنالوجی نے اس شعبے کی نوعیت کو نمایاں طور پر تبدیل کر دیا ہے۔ انٹرایکٹو ڈیجیٹل میپنگ نے لوگوں کو زمین کے کسی بھی پلاٹ کا مقام اور محل وقوع دیکھنے کے قابل بنایا ہے۔ محمد خان نے کہا کہ یہ ٹیکنالوجی افراد، کاروبار اور شہری منصوبہ سازوں کو مناسب زمین تلاش کرنے، عمارت کی جگہوں کا تجزیہ کرنے اور بہتر فیصلے کرنے کی اجازت دیتی ہے۔بیس میپ کے اوپر اضافی ڈیٹا کی کئی پرتیں رکھی گئی ہیں تاکہ اسے وسیع مقاصد کے لیے مفید بنایا جا سکے۔ اس صلاحیت کے نتیجے میںجی آئی ایس سسٹم صارفین کو مقام کے ڈیٹا کی گہری سمجھ، نمونوں کی شناخت اور مستقبل کی منصوبہ بندی میں بہتر فیصلے کرنے میں ان کی مدد کر سکتا ہے۔ڈیجیٹل میپنگ کے اطلاق کی وضاحت کرتے ہوئے محمد خان نے کہا کہ حکومت اور مالیاتی ادارے ریئل اسٹیٹ سیکٹر کو دستاویز کرنے کے لیے ورچوئل لینڈ ٹائٹل ڈیٹا بیس بنانے کے لیے میپنگ ڈیٹا کا استعمال کر سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ چونکہ پاکستان میں ایسے ڈیٹا بیس کا فقدان ہے اس لیے زمینوں پر قبضے اور ملکیت کے مسائل نے عدالتوں پر بوجھ ڈال دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ترقی یافتہ دنیا میں بینک اور مالیاتی ادارے خطرے کی تشخیص اور کریڈٹ کی منظوری کے لیے ڈیٹا کی نقشہ سازی پر بہت زیادہ انحصار کرتے ہیں۔ پاکستان کے رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں لینڈ ریکارڈ کی مناسب دستاویزات کا فقدان ہے۔ مسئلہ اس لیے موجود ہے کہ زمین کی رجسٹریاں اب بھی دستی رجسٹروں کے ذریعے برقرار رکھی جاتی ہیںجو وقت کے ساتھ چھیڑ چھاڑ اور نقصان کا شکار ہوتی ہیں۔محمد خان نے کہا کہ بہت سے معاملات میںمتعدد افراد نے زمین کے ایک ٹکڑے کا دعوی کیا اور کوئی بھی نظام ایسی صورتوں میں تنازعات کے تصفیہ کا راستہ فراہم نہیں کر سکتا۔ لہذا ایک ایسا نظام جو ڈیجیٹل طور پر زمین کے ہر ٹکڑے کو اس کے حقیقی مالک تک پہنچاتا ہے، وہ انتہائی ضروری شفافیت لا سکتا ہے، جس کا اس شعبے میں فقدان ہے۔"یہ عدالتوں میں تنازعات کے تصفیے کو ہموار کر سکتا ہے اور پاکستان کی رئیل اسٹیٹ مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھا سکتا ہے۔ یہ عمل متعدد پلیٹ فارمز پر پیش کی جانے والی رئیل اسٹیٹ مصنوعات کے معیار کو نمایاںطور پر بہتر کر سکتا ہے جبکہ پاکستان کو اس شعبے میں انقلاب لانے میں مدد فراہم کرتا ہے۔ڈیجیٹل میپنگ ریئل اسٹیٹ مارکیٹ کو بہتر بنائے گی اور لین دین کے اخراجات کو کم کرے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۸ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

بلاک چین پاکستان میں ٹیکنالوجی کے مختلف شعبو...

کرپٹو اور ڈیجیٹل اثاثوں سے ہٹ کربلاک چین پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت کے لیے سپلائی چین سے لے کر لاجسٹکس تک صنعتوں میں استعمال کے معاملات کے ساتھ ایک بہت بڑا موقع پیش کرتا ہے جونیٹ ورک عمل کو تیز کر سکتا ہے اور شفافیت لا سکتا ہے۔ پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ کی ایک رپورٹ کے مطابق بلاک چین پاکستان میں ٹیکنالوجی کے مختلف شعبوں میں اپنا حصہ ڈال رہا ہے۔ سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے اپنے ریگولیٹری سینڈ باکس میں رئیل اسٹیٹ کی ٹوکنائزیشن پر کام کرنے والے دو اسٹارٹ اپس کو شامل کیا ہے اور رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں شفافیت لانے اور باضابطہ سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کرنے کے مقصد سے اثاثوں کے فریکشنلائزیشن پر ایک تصوراتی مقالہ شائع کیا۔ اٹلانٹک کونسل کے مطابق ملک عالمی سطح پر معروف بلاک چین کمپنیوں کے لیے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر اگلے 20 سالوں میں 109 بلین ڈالر تک کی کمائی حاصل کر سکتا ہے۔ حکومت نے مختلف صنعتوں میں بلاک چین ٹیکنالوجی کو بھی اپنانا شروع کر دیا ہے۔ نیشنل فریٹ اینڈ لاجسٹکس پالیسی بلاک چین کے فروغ کو اپنے ستون کا حصہ بناتی ہے جس کے ذریعے ریکارڈ مینجمنٹ اور ٹریڈ فنانس کو بہتر بنایا جا سکتا ہے اور بلاک چین ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھا کر پاکستان ممکنہ طور پراستفادہ کرسکتا ہے۔

پاکستان 'گلوبل کریپٹو ایڈاپشن انڈیکس پرکرپٹو کرنسی کی دوڑ میں تیسرے نمبر پر ہے۔صرف ویتنام اور انڈیا ہم سے پیچھے ہیں اور اس میںجولائی 2020 اور جون 2021 کے درمیان $20 بلین سے زیادہ کی تجارت کی گئی ہے۔ اسی تنظیم کی ایک اور رپورٹ بتاتی ہے کہ پاکستانیوں نے 2021 میں 604 ملین ڈالر سے زیادہ کے کرپٹو فوائد حاصل کیے اور ا س طرح کی بڑے پیمانے پر اپیل نے نہ صرف مقامی بلکہ بین الاقوامی اداروںکو مارکیٹ میں آنے کے لیے راغب کیا ہے۔ بائنانس اور بینومیوکچھ سالوں سے سرگرم ہیں اور بعد میں ان کی ملک میں اپنی کمیونٹی مینجمنٹ ٹیم بھی ہے۔ حال ہی میں، بحرین کے ہیڈ کوارٹر کرپٹو ایکسچینج رین فنانشل نے اپنا پاکستان مینیجر مقرر کیا، جبکہ یو اے ای میں قائم فاسیٹ نے 22 ملین ڈالر سیریز اے اکٹھا کرنے کے بعد ملک میں توسیع کے اپنے منصوبوں کا اظہار کیا اور سینئر قیادت کی خدمات حاصل کیں۔ دیگر ترقی پذیر ممالک کی طرح کرپٹو اثاثوں کی تجارت کو اب بھی ریگولیٹری غیر یقینی صورتحال کا سامنا ہے جو پاکستانی صارفین کے لیے دستیاب اختیارات کو محدود کر دیتا ہے۔ بائنانس پر تمام ادائیگیاں پرسن ٹو پرسن ٹرانسفرز کے ذریعے کی جاتی ہیںجس سے ٹرانزیکشن چارجز میں اضافہ ہوتا ہے۔ سرحد کے اس پار ایک نظر اسی طرح کے رجحان کو ظاہر کرتی ہے جہاں ریگولیٹری تبدیلیوں کی وجہ سے بڑے پیمانے پر کرپٹو اثاثے غیر مستحکم ہوئے ہیں۔ ڈیجیٹل اثاثوں کی قانونی حیثیت کچھ بھی ہوبلاک چین ٹیکنالوجی دوسرے شعبوں میں کافی استعمال کے معاملات پیش کرتی ہے جہاں پالیسی سازوں اور صنعت دونوں نے اچھی پیش رفت کی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۸ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ابراہیم فیبرکس لمیٹڈنے رواں مالی سال کی پہلی...

ابراہیم فیبرکس لمیٹڈنے مالی سال 2022-23 کا آغاز پہلی سہ ماہی میں 27 بلین روپے کی مجموعی فروخت کی رپورٹ کے ساتھ کیا جو گزشتہ کی اسی سہ ماہی میں کمپنی کی طرف سے حاصل کردہ سب سے زیادہ کاروبار ہے۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق ابراہیم فیبرکس لمیٹڈ مارکیٹ کیپٹلائزیشن کی بنیاد پر سب سے بڑی کمپنی ہے جو مصنوعی اور ریون کے شعبے میں کام کرتی ہے۔اسے 1986 میں ایک عوامی ادارے کے طور پر شامل کیا گیا ابراہیم فیبرکس لمیٹڈمارکیٹ کیپ کی مالیت 62.1 بلین روپے ہے، اور یہ پاکستان اور بیرون ملک پولیسٹر اور یارن کا ایک سرکردہ صنعت کار اور فروخت کنندہ ہے۔ پہلی سہ ماہی کے مقابلے میں، ابراہیم فیبرکس لمیٹڈکی آمدنی 22فیصد بڑھ گئی تاہم، آمدنی میں بڑھتے ہوئے رجحان کو ظاہر کرنے کے باوجود، کمپنی کے مجموعی اور خالص منافع کے مارجن میں بالترتیب 71% اور 79% کی کمی واقع ہوئی۔پیداوار کی لاگت میں اضافے نے ممجموعی منافع کے مارجن کو نیچے دھکیل دیا۔ پیداوار کی بلند قیمت کے ذمہ دار عوامل میں ملکی سطح پر معاشی اور سیاسی بے چینی شامل تھی۔

آئی بی ایف ایل کی انتظامیہ نے عالمی افراط زر اور تیل کی قیمتوں میں اضافے کو بھی پیداواری لاگت میں اضافے کا اہم کردار قرار دیا۔گزشتہ سال کی اسی سہ ماہی کے مقابلے میں مجموعی منافع میں زبردست کمی کے باوجودپہلی سہ ماہی نے گزشتہ چار سالوں میں تیسری بہترین پہلی سہ ماہی کا مجموعی منافع اٹھایا۔ ابراہیم فیبرکس لمیٹڈ نے 1.5 بلین روپے کا مجموعی منافع اور 643 ملین روپے کا خالص منافع کمایا۔ مالی سال 23 کی پہلی سہ ماہی اپنے سرمایہ کاروں کے لیے 2.07 روپے فی شیئر آمدنی کے ساتھ ختم ہوئی۔ ابراہیم فیبرکس نے کیلنڈر سال 2022 کے پہلے نو مہینوں میں 2021 کی اسی مدت کے مقابلے میں اپنی آمدنی میں 44 فیصد اضافہ کیا۔تاہم، مجموعی منافع اور خالص منافع کا تناسب بالترتیب 31% اور 43% کم ہوا۔ستمبر 2022 کے آخر تک ابراہیم فیبرکس لمیٹڈ کی رپورٹ کردہ فی شیئر آمدنی ویلیو بھی ستمبر 2021 تک نو مہینوں میں کمائی گئی 25.47 روپے کی ویلیو سے کم ہو کر 20.76 روپے رہ گئی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۸ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین میں پاکستانی طالب علم نے اپنا کنگ فو کا...

چین کے شمال میں پاکستانی طالب علم محمد نبیل نے چینی کنگ فو سیکھنے کے اپنے خواب کو پورا کرلیا۔محمد نبیل تیان جن کی نان کھائی یونیورسٹی کے طالب علم ہیں۔ اپنے پی ایچ ڈی کے لئے انہوں نے 2018 میں تیان جن کا انتخاب کیا۔ جو نہ صرف معیاری تعلیم بلکہ چینی مارشل آرٹس یا کنگ فو کا اپنا دیرینہ خواب بھی پورا کرنے کے لئے تھا۔محمد نبیل نے کہا کہ وہ پاکستان میں چینی کنگ فو فلمیں دیکھنے کے بعد مشہور چینی مارشل آرٹس ماسٹر ہو یوآن جیا کے مداح بن گئے تھے۔تیان جن میں دوران تعلیم وہ ہو یوآن جیا کے آبائی شہر جنگ وو ٹان گئے اور ہو جیانگ ہونگ سے ملے جو کنگ فو لیجنڈ کی نسل اور تیان جن یونیورسٹی آف اسپورٹس میں مارشل آرٹس کی استانی ہیں۔محمد نبیل نے ہو کی ہدایت پر ہو طرز کی باکسنگ کی مشق شروع کی ،جسے تیان جن میں ایک غیر معمولی ثقافتی ورثے کا درجہ حاصل ہے۔مستقبل بارے بات کرتے ہوئے محمد نبیل نے اس امید کا اظہار کیاکہ وہ چین میں ایک استاد کے طور پر کام کریں گے اور مارشل آرٹس کی روح کو بہتر طور پر سمجھیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۸ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین کے حیاتیاتی ماحول میں بہت بہتری آئی ہے،...

چائنیز اکیڈمی آف سائنسز (سی اے ایس)کی جانب سے جاری کردہ سلسلہ وار رپورٹس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ چین نے گزشتہ دہائی کے دوران اپنے حیاتیاتی ماحول میں بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔جاری کی گئی رپورٹس کے مطابق چین کی جھیلوں اور آبی ذخائر میں میٹھے پانی کے دستیاب وسائل کی مجموعی مقدار میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ زیادہ تر جھیلوں کی شفافیت اور کچھ اہم جھیلوں میں حیاتیاتی تنوع میں مسلسل بہتری آئی ہے۔رپورٹس میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ چین کے ویٹ لینڈ زکا مجموعی رقبہ مسلسل بحالی کی جانب گامزن ہے جبکہ ویٹ لینڈ کے حیاتیاتی تنوع کا تحفظ نتیجہ خیز رہا ہے۔جہاں تک پہاڑوں کا تعلق ہے، تو یہاں مٹی کے کٹا کی روک تھام اور اس پر قابو پانے کا عمل انتہائی مئوثر رہا ہے اور پہاڑی آفات سے بچا اور کنٹرول کا ایک موثر نظام بنایا گیا ہے۔رپورٹس کے مطابق چین کے شمال مغربی بنجر علاقوں میں پانی کے تحفظ کے قابل ذکر نتائج آئے ہیں جس میں پانی کیموثراستعمال میں اضافہ ہوا ہے اور پانی کی بچت والے آبپاشی کے نظام کو بروئے کار لاتے ہوئے علاقوں کی توسیع ہوئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۸ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

بیلٹ اینڈ روڈ اسٹڈیز نیٹ ورک کی جانب سے 2022...

بیلٹ اینڈ روڈ اسٹڈیز نیٹ ورک (بی آر ایس این)کی انیشی ایٹرز کونسل کا 2022 اجلاس منعقد ہوا جس میں شرکا نے ذاتی طور پر اور آن لائن دونوں طرح سے شرکت کی۔کونسل نے گزشتہ سال کے دوران اپنے کام کا جائزہ لیا۔ اگلے مرحلے کے لیے کام پر تبادلہ خیال کیا ، کونسل کے چارٹر پر نظر ثانی کرنے کے فیصلے کی منظوری دی اور ایک نئے چیئرپرسن اور ایک نئے نائب چیئرپرسن کا انتخاب کیا ۔ایک مہم کا بھی آغاز کیا گیا تاکہ بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو (بی آر آئی) سے متعلق موضوعات پر دنیا بھر کے تھنک ٹینکس کی تحقیقی رپورٹس کو جمع کیا جاسکے۔اجلاس کے دوران کونسل کے نومنتخب چیئرپرسن اور شِنہوا نیوز ایجنسی کے صدر فو ہوا نے کلیدی خطاب کیا ۔فو نے کہا کہ چینی صدر شی جن پھنگ نے 2013 میں بیلٹ اینڈ روڈ کی تجویز پیش کی تھی اور گزشتہ تقریبا 10 برس کے دوران بیلٹ اینڈ روڈ نے آگے بڑھنے اور ٹھوس نتائج پیدا کرنے کا سلسلہ جاری رکھا ہواہیاور عالمی ترقی میں زبردست کردار ادا کیا ہے۔

فو نے بین الاقوامی برادری کی جانب سے بیلٹ اینڈ روڈ کی اعلی معیار کی ترقی کی توقعات کا ذکر کرتے ہوئے تھنک ٹینکس پر زور دیا کہ وہ فکری اور مواصلاتی پلیٹ فارم کے طور پر اپنا کردار ادا کریں تاکہ مشترکہ طور پر اس انیشی ایٹو پرپیشرفت کو فروغ دیا جا سکے ، عوام کے مابین تبادلے میں اضافہ ہو اور بہتر ہے کہ بیلٹ اینڈ روڈ کی خبریں بتائی جائیں ۔اجلاس میں شریک چینی اورغیر ملکی تھنک ٹینکس کے 9 نمائندوں نے اپنی اسٹڈیز کے بارے گفتگو کی اور ریسرچ رپورٹیں پیش کرنے اور تبادلوں و تعاون کو مزید بڑھانے پر آمادگی ظاہر کی۔انہوں نے اگلے سال بیلٹ اینڈ روڈ کی 10ویں سالگرہ کے موقع پر پیش کیے جانے والے مواقع سے استفادہ کرنے، تھنک ٹینکس کے درمیان بیلٹ اینڈ روڈ تعاون کو ایک نئی سطح پر فروغ دینے اوربیلٹ اینڈ روڈ کی اعلی معیار کی ترقی میں سہولت فراہم کرنے پر بھی اتفاق کیا۔کونسل کے نومنتخب نائب چیئرپرسن اور شِنہوا کے نائب صدر ژا چھنگ نے اجلاس کی صدارت کی۔شِنہوا اور 15 دیگر تھنک ٹینکس کے تعاون سے شروع کیے گئے بیلٹ اینڈ روڈ اسٹڈیز نیٹ ورک کا افتتاح اپریل 2019 میں کیا گیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۸ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین، بائی ڈو کی ووہان میں بغیر ڈرائیور ٹیکسی...

چینی ٹیکنالوجی کمپنی بائی ڈو نے اعلان کیا ہے کہ اس نے چین کے وسطی شہر ووہان میں اپنی بغیر ڈرائیور ٹیکسی سروس کے تجارتی آپریشن کے علاقے اور اوقات کار میں توسیع کردی ہے۔کمپنی کے خودکار پلیٹ فارم اپولو گو نے ووہان میں پہلی بار رات کے وقت میں روبو ٹیکسی سروس شروع کی ہے جو چین میں خودکار ڈرائیونگ کے تجارتی آپریشن کے ایک نئے مرحلے کی سمت اشارہ ہے۔فی الحال 50 سے زائد بغیر ڈرائیور ٹیکسیز فعال ہیں اور اپالو گو کا ووہان میں آپریشنل علاقہ 130 مربع کلومیٹر ہے۔دریں اثنا ووہان میں اکنامک اینڈ ٹیکنالوجیکل ترقیاتی زون کے جوشان نیو سٹی میں لوگوں کی رات میں سفر کی ضروریات پورا کرنے کے لئے آپریشن کو بڑھا کر صبح 7 بجے سے رات 11 بجے تک کردیا گیا ہے۔رات کے اوقات کار خودکارڈرائیونگ ٹیکنالوجی کی بنیادی تکنیکی مشکلات میں سے ایک رہے ہیں، کیونکہ گاڑیوں کے لئے مدھم روشنی میں رکاوٹیں اور پیدل چلنے والوں کے بارے فیصلہ کرنا مشکل ہوتا ہے۔بائی ڈو نے بیجنگ، شنگھائی، گوانگ ژو اورشین ژین میں اپالو گو پر ایک آزمائشی سروس شروع کی ہے۔حالیہ برسوں میں چین نے خود کار ڈرائیونگ ٹیکنالوجی کی ترقی اور کمرشلائزیشن کے فروغ کے لئے پالیسیوں کا ایک سلسلہ شروع کیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۸ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین ، چوتھی سہ ماہی میں قرض کی طلب میں اضافہ

چین میں بینکرز کے ایک سروے کے مطابق 2022 کی چوتھی سہ ماہی کے دوران چین میں قرض کی مانگ میں اضافہ ہوا ہے۔پیپلز بینک آف چائنہ نے ملک کے تقریبا 3 ہزار 200 بینکنگ اداروں کی سینئر مینجمنٹ کے ایک سروے کے نتائج کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ قرض کی مجموعی طلب کا اندازہ لگانے والا انڈیکس چوتھی سہ ماہی میں 59.5 فیصد رہا ، جو تیسری سہ ماہی کی نسبت 0.5 فیصد پوائنٹس زیادہ ہے۔چوتھی سہ ماہی میں مینوفیکچرنگ، تھوک ، خوردہ ، اور جائیداد کے شعبوں میں قرض کی مانگ میں اضافہ ہوا۔رواں ماہ کے اوائل میں مرکزی بینک کے جاری کردہ مالی اعداد و شمار کے مطابق نومبر میں ملک کے کاروباری شعبے میں قرض کی طلب بڑھی ہے جو مارکیٹ کی بہتری کی سمت اشارہ کرتی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۸ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین کا 8 جنوری 2023 سے پاسپورٹ اور ویزے جاری...

چین امیگریشن انتظامیہ کی پالیسیوں اور اقدامات کو 8 جنوری 2023 سے بہتر بنائے گا تاکہ ملک میں نوول کرونا وائرس میں کمی بارے کئے گئے اقدامات پر عمل درآمد ہوسکے۔نیشنل امیگریشن ایڈمنسٹریشن نے ایک مراسلہ میں کہا ہے کہ بہتر پالیسیوں اور اقدامات میں سیاحتی مقاصد کے لیے عام پاسپورٹ بارے چینی شہریوں کی درخواستیں قبول کرنا، ان کی منظوری اور بیرون ملک سے دوستوں کی آمد کا عمل دوبارہ شروع کرنا شامل ہے۔مراسلے میں بتایا گیا ہے کہ انتظامیہ سیاحت اور کاروباری مقاصد کے لئے ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کا دورہ کرنے والے چینی مین لینڈ کے رہائشیوں کی توثیق کا عمل دوبارہ شروع کررہی ہے۔عوامی جمہوریہ چین میں داخل ہو نے اور با ہر جانے کے اجازت نامے ،سرحدی کنٹرول والے علاقوں میں داخلے اور خروج کے اجازت نامے جاری کرنے کا عمل بھی دوبارہ شروع کیا جارہا ہے۔مراسلے کے مطابق غیرملکیوں کی جانب سے عام ویزوں، قیام اور رہائشی اجازت ناموں کی درخواستوں بارے خدمات دوبارہ شروع کی جائیں گی اور فوری ضرورت کی صورت میں تیز رفتار طریقہ کار اختیار کیا جاسکتا ہے ۔

مراسلے میں بتایا گیا ہے کہ دوبارہ شروع کی جانے والی خدمات میں پورٹ ویزوں کا اجرا، 24، 72 اور 144 گھنٹے کی ویزہ فری راہداری پالیسی پر عملدرآمد اور عارضی داخلہ اجازت ناموں کا اجرا شامل ہوگا۔ملک میں زمینی بندرگاہوں اور راستوں سے مسافروں کی کلیئرنس بارے خدمات بتدریج بحال ہوں گی، زمینی بندرگاہوں اور راہداریوں سے مسافروں اور سرحدی رہائشیوں کا داخلہ اور خروج بھی شروع ہوگا۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ہانگ کانگ اور مکا خصوصی انتظامی علاقوں سے ملحقہ بندرگاہوں پر تیز رفتار چینلز معمول کے تحت کام کریں گے۔آبی بندرگاہوں پر مسافروں کی کلیئرنس کے ساتھ ساتھ منتخب بندرگاہوں پر بین الاقوامی کروز مسافروں کے داخلے اور خروج کا انتظام منظم انداز سے دوبارہ شروع کیا جائے گا۔مراسلے میں سہولیات کے مختلف اقدامات کا بھی ذکر ہے جن پر عملدرآمد جاری رہے گا ۔ان میں اہم کارگو پروازوں کے لئے ہوائی اڈوں پر گرین چینلز ، زمینی بندرگاہوں پر تیز رفتار چینلز اور کلیدی سامان لے جانے والی گاڑیوں کے لئے امیگریشن انسپکشن اسٹیشن ، اور آبی بندرگاہوں پر استعمال ہونے والے امیگریشن انسپکشن بورڈنگ کوڈ کے لئے ایک آن لائن پرسنل ایپلی کیشن پورٹل شامل ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۸ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں