• Columbus, United States
  • |
  • ٢٢ نومبر، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | سی-پیک

چین ، آن لائن خوردہ فروخت میں 4.2 فیصد اضاف...

بیجنگ (شِنہوا) چین کی آن لائن خوردہ فروخت میں رواں سال کے ابتدائی 11 ماہ کے دوران گزشتہ برس کی نسبت 4.2 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

قومی بیوروبرائے شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق اس میں فزیکل اشیا کی آن لائن فروخت گزشتہ برس کی اسی مدت کی نسبت 6.4 فیصد بڑھی جو روزمرہ کی اشیا کی مجموعی خوردہ فروخت کے 27.1 فیصد کے مساوی ہے۔

قومی بیورو برائے شماریات کے مطابق خوراک اور دیگر روزمرہ سامان کی آن لائن خوردہ فروخت میں گزشتہ برس کی اسی مدت کے مقابلے میں بالترتیب 15.1 اور 6.1 فیصد اضافہ ہوا۔

برکس اینڈ مارٹراسٹورز بھی سہولت اسٹورز کی طرح روزمرہ کی ضروریات کے سامان کی پیشکش کرتے ہیں، اس مدت کے دوران ان کی خوردہ فروخت بھی مثبت رہی۔

جنوری سے نومبر کی دوران ملک میں صارفین کی اشیاء کی خوردہ فروخت میں ایک سال قبل کے مقابلے میں 0.1 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔

قومی شماریات بیورو نے ایک اعلامیہ میں کہا ہے کہ نوول کرونا وائرس کے ردعمل اور کھپت میں معاون اقدامات سے چین میں خوردہ فروخت میں مستقل طور پر بحالی متوقع ہے۔

۲۹ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

انگلش چینل میں تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ک...

لندن(شِنہوا) برطانیہ کے جنوب مشرقی ساحل پر تارکین وطن کو لے جانے والی ایک چھوٹی کشتی ڈوبنے سے کم از کم 3 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

بی بی سی نے ایک سرکاری ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ بدھ کی صبح ڈوور سے 30 میل مغرب کی جانب ڈنگنیس کے ساحل سے پرے سمندر میں تارکین وطن کی کشتی کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

اس نے بتایا کہ ریسکیو کیلئے برطانوی کوسٹ گارڈ کے بعد فرانسیسی بحریہ اور ایک ایئر ایمبولینس جائے حادثہ پر پہنچی اور 43 مسافروں کو بچا لیا گیا ہے۔

یہ واقعہ برطانوی وزیر اعظم رشی سونک کی جانب سے غیر قانونی ہجرت کیخلاف 5 نکاتی حکمت عملی کی رونمائی کے ایک دن بعد پیش آیا، جس میں تارکین وطن کو ملک میں رہنے سے روکنے کیلئے نئی قانون سازی بھی شامل ہے۔

رواں سال 40 ہزار سے زائد افراد نے برطانیہ تک پہنچنے کیلئے خطرناک طریقے سے عارضی کشتیوں کی مدد سے برطانیہ اور فرانس کے مابین طویل عرصہ سے تنازعہ کے شکار انگلش چینل کو عبور کیا ہے۔ دونوں ممالک نے ایک ماہ قبل کراسنگ کو روکنے کی مشترکہ کوششیں تیز کرنے کیلئے ایک معاہدے پر دستخط کیے تھے۔

۲۹ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چینی کمپنیوں کی جانب سے کینیائی طلباء کیلئے...

نیروبی(شِنہوا)کینیا کے دارالحکومت نیروبی میں چینی کمپنیوں کی جانب سے ایک 2 روزہ جاب فیئر کا انعقاد کیا گیا جس میں کینیائی طلباء کیلئے تقریباً 300 مواقع کی پیشکش کی گئی ہے۔

جاب فیئر کا انعقاد نیروبی یونیورسٹی کے کنفیوشس انسٹیٹیوٹ نے کینیا میں کام کرنے والی 21 چینی کمپنیوں کے تعاون سے کیا تھا۔

نیروبی یونیورسٹی میں تعلیمی امور کے نائب وائس چانسلر جولیس اوگینگو نے اپنے ابتدائی کلمات میں کہا کہ جاب فیئر نے طلباء کو ممکنہ آجروں کے ساتھ بات چیت کرنے کا موقع فراہم کیا، اس طرح ان کے ملازمت حاصل کرنے کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چینی کمپنیاں اچھے آجر کے طور پر ابھری ہیں کیونکہ یہ کمپنیاں مقامی ملازمین میں عالمی شہریت پیدا کرنے کی  روایت رکھتی ہیں۔

نیروبی یونیورسٹی میں کنفیوشس انسٹیٹیوٹ کے چینی ڈائریکٹر وانگ شانگ شو نے کہا کہ بھرتی کی مشق نے چینی کمپنیوں کو کینیا کے بہترین طلباء کا انتخاب کرنے کا موقع فراہم کیا ہے۔

۲۹ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

امریکہ ۔ نیویارک ۔ سی پی آئی

امریکہ ، نیویارک کے بروکلین بورو میں ایک شخص گاڑی میں ایندھن بھر رہا ہے۔(شِنہوا)

۲۹ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ایران ۔ تہران ۔ صدر ۔ چین ۔ ہو چھون ہوا ۔ اج...

ایران ، تہران میں چین کے نائب وزیراعظم ہو چھون ہوا ایرانی صدر ابراہیم ریئسی سے ملاقات کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

۲۹ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

امریکہ ۔ واشنگٹن ڈی سی ۔ بائیڈن ۔ شادی کے اح...

امریکہ ، واشنگٹن ڈی سی کے وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر جوبائیڈن شادی کے احترام کے ایکٹ پر دستخط کرنے کی تقریب میں شریک ہیں۔(شِنہوا)

۲۹ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

امریکہ ۔ واشنگٹن ڈی سی ۔ بائیڈن ۔ شادی کے اح...

امریکہ ، واشنگٹن ڈی سی کے وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر جوبائیڈن شادی کے احترام کے ایکٹ پر دستخط کرنے سے قبل گفتگو کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

۲۹ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ایران ۔ تہران ۔ نائب صدر اول ۔ چین ۔ ہو چھون...

ایران، تہران میں چین کے نائب وزیراعظم ہو چھون ہوا ایران کے نائب صدر اول محمد مخبرسے ملاقات کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

۲۹ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ایران ۔ تہران ۔ نائب صدر اول ۔ چین ۔ ہو چھون...

ایران، تہران میں چین کے نائب وزیراعظم ہو چھون ہوا ایران کے نائب صدر اول محمد مخبرسے ملاقات کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

۲۹ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین نے کوویڈ۔19 ویکسین کی دوسری بوسٹر خوراک...

بیجنگ(شِنہوا)چین میں مخصوص گروہوں سے تعلق رکھنے والے ایسے افراد کو کوویڈ۔19 ویکسین کی دوسری بوسٹر خوراک لگانے کی پیشکش کی جا رہی ہے جو 6 ماہ سے زائد عرصہ قبل ویکسین کی پہلی بوسٹر خوراک لگوا چکے ہیں۔

کوویڈ۔19 کیخلاف مشترکہ روک تھام اور کنٹرول میکانزم کی ریاستی کونسل کی جانب سے بدھ کے روز جاری کردہ ایک سرکلر کے مطابق  پروگرام میں شامل کیے جانیوالے گروہ میں وہ افراد شامل ہیں جن کے وائرس سے متاثر ہونے کا خدشہ زیادہ ہے ان میں 60 سال سے زائد عمر کے معمر افراد ، سنگین بیماریوں میں مبتلا اور کم قوت مدافعت والے افراد بھی شامل ہیں۔

دستاویز کے مطابق مشروط مارکیٹنگ یا ہنگامی استعمال کیلئے منظور شدہ تمام ویکسینوں کو دوسری بوسٹر خوراک کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔

اس میں مزید کہا گیا ہے کہ سیکوینشل بوسٹر امیونائزیشن کو دوسری بوسٹر خوراکوں کے انتخاب میں ترجیح دی جائیگی۔ سیکوینشل بوسٹر امیونائزیشن ایک ویکسی نیشن حکمت عملی ہے جس میں بوسٹر ٹیکے لگانے کیلئے مختلف قسم کی ویکسین  یا اومیکرون مزاحم ویکسین استعمال کی جاتی ہے۔

سرکلر میں صحت حکام سے ہر سطح پر ویکسی نیشن کو یقینی بنانے اور ویکسی نیشن کی جگہوں پر مکمل ہنگامی رسپانس پلان اور بروقت ٹیکہ لگانے کی معلومات کے ساتھ دوسرے بوسٹر ٹیکہ جات کے پروگرام کو منظم طریقے سے آگے بڑھنے کی کوششیں کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

۲۹ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین میں ہونے والی ڈیجیٹل ٹریڈ ایکسپو میں 5ار...

ہانگژو(شِنہوا)چین کے مشرقی صوبے ژی جیانگ میں حال ہی میں ختم ہونے والی گلوبل ڈیجیٹل ٹریڈ ایکسپو میں مجموعی طور پر 37ارب 40کروڑیوآن (تقریباً 5 ارب 37 کروڑ امریکی ڈالر) مالیت کے ابتدائی معاہدے طے پائے۔ 

ژی جیانگ عوامی حکومت اوروزارت تجارت کے مشترکہ تعاون سے"ڈیجیٹل تجارت کو دنیا سے منسلک کرنا" کے موضوع پر پہلی عالمی ڈیجیٹل تجارتی ایکسپو اتوار سے بدھ تک ژی جیانگ کے دارالحکومت ہانگژومیں منعقد ہوئی تھی۔ 

صوبائی محکمہ تجارت نے بدھ کو ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ چار روزہ ایونٹ میں اندرون و بیرون ملک سے 800 سے زائد معروف کمپنیوں نے شرکت کرتے ہوئے 315 نئی ڈیجیٹل مصنوعات کی نمائش کی۔ ایکسپو کے دوران انٹرنیٹ پلس، نیو میٹریلز اور زندگی وصحت کی صنعتوں سے متعلق تقریباً 110 ارب یوآن کی کل سرمایہ کاری کے ساتھ  مجموعی طور پر89 بڑے منصوبوں پر دستخط کیے گئے ۔

عالمی ڈیجیٹل تجارت کے پرجوش موضوعات پر تبادلہ خیال  کرنے ،تعاون کو آگے بڑھانے اور ڈیجیٹل معیشت کو تیز رفتاری سے فروغ دینے کے لیے 50 سے زائد ممالک اور خطوں کے سرکاری حکام، اسکالرز اور مہمان نمائش کنندگان نے اس ایکسپومیں شرکت کی ۔

۲۹ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

امریکی جیلوں میں خواتین قیدیوں کے ساتھ جنسی...

واشنگٹن(شِنہوا) امریکہ کی وفاقی جیلوں میں خواتین قیدیوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے واقعات کا انکشاف ہوا ہے۔امریکی سینیٹ کی مستقل ذیلی کمیٹی برائے تحقیقات کی جانب سے گزشتہ روز جاری کردہ رپورٹ میں بتایاگیا کہ  فیڈرل بیورو آف پرزنز (بی اوپی) کے ملازمین نے کم از کم دو تہائی وفاقی جیلوں میں  گزشتہ دہائی کے دوران خواتین قیدیوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ  بی اوپی جنسی زیادتی کے واقعات کی روک تھام، ان کا پتہ لگانے اورانہیں دوبارہ رونما ہونے سے روکنے میں ناکام رہا ہے، جن میں جیل کے سینئر حکام بھی ملوث ہیں۔

 رپورٹ کے مطابق، کیلیفورنیا کے شہر ڈبلن کی آل وویمن جیل میں، سابق وارڈن اور پادری دونوں نے خواتین قیدیوں کے ساتھ جنسی زیادتی کی۔ 

 ذیلی کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر جون اوسوف نے  کہا کہ قیدیوں کے ساتھ جنسی زیادتی انسانی اور آئینی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

۲۹ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

روس کے اسٹریٹجک بمبار طیاروں کی بحیرہ جاپان...

ماسکو(شِنہوا)روس کے طویل فاصلے تک پرواز کرنے والے 2 اسٹریٹجک بمبار  ٹی یو ۔ 95 ایم ایس طیاروں نے بحیرہ جاپان کے غیرجانبدار پانیوں کے اوپر پرواز کی ہے۔

روس کی وزارت دفاع نے بدھ کے روز ایک بیان میں کہا کہ یہ پرواز 7 گھنٹے سے زائد وقت تک جاری رہی اور اس دوران روس کے مشرقی فوجی ضلع کے ایس یو 30 ایس ایم اور ایس یو 35 ایس لڑاکا طیاروں نے اسٹریٹجک بمبار طیاروں کی حفاظت کی۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ فضائی حدود کے استعمال کیلئے بین الاقوامی قوانین پر سختی سے کاربند رہتے ہوئے اس گشت مشن کو انجام دیا گیا ہے۔

۲۹ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین نے کورونا وائرس کےبغیرعلامات والے کیسزکے...

بیجنگ(شِنہوا) چین نے بدھ سے نوول کورونا وائرس کےبغیرعلامات والے کیسز کے  اعداد و شمار کا اجرا بند کردیا ہے۔چین کے مرکز برائے امراض کنٹرول و روک تھام(سی ڈی سی)  کے پبلک ہیلتھ ایمرجنسی سنٹر کے سربراہ لی چھون نے بتایا کہ فی الحال کوویڈ-19نیوکلیک ایسڈ کی جانچ بنیادی طور پر اپنی صوابدید کی حکمت عملی کے تحت کی جارہی ہے۔

لی نے کہا کہ بہت سے بغیرعلامات کے حامل اب تشخیص میں حصہ نہیں لے رہے  اور انہیں صحت کے اداروں سے علاج کروانے کی ضرورت نہیں ، اوراس لیے بغیرعلامات والے کیسز کی اصل تعداد کو درست طریقے سے سمجھنا مشکل ہے۔

۲۹ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چینی سفیرنے افریقہ میں قرضوں کے جال کے دعو...

واشنگٹن (شِنہوا)امریکہ میں چین کے سفیر نے ان دعووں کو مسترد کیا ہے کہ ان کا ملک افریقہ کو قرضوں کے جال میں پھنسا رہا ہے۔سفیر کا کہنا ہے کہ براعظم افریقہ کوبڑی طاقتوں کے جغرافیائی سیاسی فوائد کے مقابلے کا میدان ہونے کی بجائے بین الاقوامی تعاون کا مقام ہونا چاہیے۔

چینی سفیر چھن گانگ نے ان خیالات کا اظہار جو بائیڈن انتظامیہ کی جانب سے بلائے جانے والے سربراہی اجلاس کے موقع پرکیا،جس میں 49 افریقی ممالک اور افریقی یونین کے رہنماوں کو واشنگٹن آنے کی دعوت دی گئی ہے۔

چھن نے منگل سے جمعرات تک ہونے والی امریکہ-افریقہ سربراہی اجلاس کے لیے سیمافورکے زیر اہتمام ہونے والے ایک مباحثے فائر سائڈ چیٹ میں کہا کہ افریقہ میں چین کی سرمایہ کاری اور مالی امداد کوئی جال نہیں ہے، یہ ایک فائدہ مند اقدام  ہے۔ سیمافورایک امریکی نیوز اسٹارٹ اپ ہے جسے اس سال کے شروع میں لانچ  کیا گیا تھا۔

سفیر نے کہا کہ گزشتہ دہائیوں کے دوران، چین نے افریقہ کی اقتصادی اور سماجی ترقی میں مدد کے لیے قرضے فراہم کیے ہیں۔ تعمیراتی کام افریقہ میں ہرجگہ ہو رہے ہیں،آپ ہسپتال، ہائی ویز، ہوائی اڈے، اسٹیڈیم دیکھ سکتے ہیں۔ ظاہر ہے کہ ایسا کوئی جال نہیں ۔ یہ کوئی سازش نہیں ۔ یہ شفاف اور مخلص ہے۔

ایک برطانوی خیراتی گروپ ڈیبٹ جسٹس کی جولائی میں شائع ہونے والی ایک تحقیق کا حوالہ دیتے ہوئے، چینی سفیر نے کہا کہ مغرب کے نجی قرض دہندگان کے افریقی ممالک کے قرضوں کا حجم چین کے قرضوں سے تین گنا زیادہ ہے اور نجی قرضوں پرسود کی شرح چینی قرضوں سے دوگنا ہے۔

۲۹ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

اقوام متحدہ سربراہ کی کابل میں ہوٹل پر حملے...

اقوام متحدہ(شِنہوا) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ایک ہوٹل پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پیر کو کابل میں ایک ہوٹل پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کیا ، ہوٹل میں چینی شہری قیام پذیر تھے ۔ حملے میں 3 دہشت گرد ہلاک اور متعدد چینی شہری زخمی ہوئے۔ شدت پسند گروپ داعش سے وابستہ ایک تنظیم نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

سربراہ اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن ڈوجارک نے ایک بیان میں کہا کہ انتونیو گوتریس نے سوگوار خاندانوں سے اظہار تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ سیکرٹری جنرل نے حملے کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کرتے ہوئے اس موقف کا اعادہ کیا ہے کہ عام شہریوں اور شہری تنصیبات کے خلاف حملے بین الاقوامی انسانی قانون کے تحت سختی سے ممنوع ہیں۔

۲۹ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین میں تحفظ آب کے منصوبوں میں تاریخ سازسرم...

بیجنگ(شِنہوا) چین تحفظ آب کے منصوبوں میں رواں سال جنوری سے نومبر تک کی جانے والی سرمایہ کاری کاحجم 10کھرب یوآن(تقریباً 143 ارب 80 کروڑامریکی ڈالر) سے تجاوز کرگیا، جو 1949 کے بعد سے پہلے ہی ریکارڈ سالانہ بلند ترین سطح ہے۔

 وزارت آبی وسائل کی جانب سے بدھ کو جاری اعدادوشمار کے مطابق  گزشتہ سال 2021 کے مجموعی اعداد و شمار کے مقابلے میں اس مدت کے دوران سرمایہ کاری میں 33 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ 

 اس عرصے میں ملک بھر میں تحفظ آب کے تقریباً 25ہزار نئے منصوبے شروع کیے گئے، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 3ہزار767 زیادہ ہیں۔ 

وزارت کے مطابق، اس سرمایہ کاری کا زیادہ تر حصہ سیلاب کی روک تھام، پانی کی منتقلی کے پروگراموں اور پانی کی ماحولیاتی بحالی پر خرچ ہوا۔ 

آبی وسائل کے نائب وزیر لیو وی پھنگ نے کہا کہ ان شعبوں پر توجہ برقرار رکھتے ہوئے، وزارت 2023 میں آبپاشی کی سہولیات کو جدید بنانے، دیہی علاقوں میں پانی کی فراہمی کو بہتر اور  ذہین ٹیکنالوجی کے استعمال کو فروغ دینے کی کوششیں تیز کرے گی۔ لیو نے کہا کہ نئے منصوبوں کے لیے خاص طور پر جن کو 2023 کے مرکزی بجٹ فنڈ سے تحفظ آب کی ترقی کے حوالے سے مالی امداد ملی ہے -- وزارت ان کی منظوری، بولی اور تیاری کے عمل کو تیز کرے گی، تاکہ ان پر جلد از جلد تعمیر شروع کی جاسکے۔

۲۹ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

تہذیبوں کی جداگانگی اورانسانی حقوق کی عالمی...

بیجنگ(شِنہوا) تہذیبوں کی جداگانگی اورانسانی حقوق کی عالمی گورننس کے حوالے سے بین الاقوامی کانفرنس گزشتہ روزبیجنگ میں منعقد ہوئی۔ 

کانفرنس میں چین، کیوبا، برطانیہ، روس اور فرانس سمیت  دیگرممالک کے تقریباً 50 ماہرین نے آن لائن اور آف لائن شرکت کی۔ اقوام متحدہ جنیوا میں جمہوری وکلاء کی بین الاقوامی تنظیم  کے مستقل نمائندے میکول ساویا نے طویل تاریخ اور شاندار ثقافت کے ساتھ بین الاقوامی تعلقات میں چین کے اہم ترین کردار کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی برادری کو انسانی حقوق کی عالمی گورننس میں چین کے تعاون کی ضرورت ہے ۔ 

چائنہ فاؤنڈیشن فارہیومن رائٹس ڈویلپمنٹ کے وائس چیئرمین اور سیکرٹری جنرل ژو فینگ نے تہذیبوں کے درمیان ٹکراؤ کو روکنے  اور بعض تہذیبوں کے تئیں امتیازی سلوک اور تعصب کو روکنے کے لیے اقدامات اٹھانے پر زور دیا، تاکہ دنیا بھر میں انسانی حقوق کو فروغ دینے کے لیے صحت مند ماحول پیدا کیا جا سکے۔

۲۹ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

امریکی فوج نے جنوبی کوریا میں خلائی فورسز یو...

سیئول(شِنہوا)امریکی فوج نے جنوبی کوریا میں خلائی فورسز کا ایک نیا یونٹ لانچ کر دیا ہے۔

یونہاپ نیوز ایجنسی نے بدھ کے روز بتایا کہ کوریا میں مقیم امریکی افواج(یو ایس ایف کے) کی جانب سے دارالحکومت سیئول سے تقریباً 70 کلومیٹر جنوب میں واقع پھیونگ تھیک کے اوسان ایئربیس میں یو ایس ایف کے کے ذیلی یونٹ" یو ایس اسپیس فورسز کوریا" کی لانچنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

یونہاپ کے مطابق یہ امریکی سرزمین سے باہر قائم ہونیوالے امریکی اسپیس فورس کے چند یونٹوں میں سے ایک ہے۔ امریکہ نے گزشتہ ماہ  بھی انڈو ۔ پیسیفک کمانڈ اور سینٹرل کمانڈ کے تحت اپنی خلائی افواج کے یونٹ قائم کیے تھے۔

لیفٹننٹ کرنل جوشوا میک کولین کی زیرقیادت یو ایس اسپیس فورسز کوریا میں آٹھویں فوج ، ساتویں ایئرفورس ، نیول فورسز کوریا ، میرین فورسز کوریا اور سپیشل آپریشنز کمانڈ کوریا سمیت کوریا میں مقیم امریکی افواج کی دیگر  ذیلی یونٹوں کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

۲۹ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

بیجنگ میں ہونے والی نمائش نئے دور میں آگے ب...

بیجنگ(شِنہوا) نئے دور میں آگے بڑھنے کے موضوع پر رواں سال  27 ستمبر کو بیجنگ کے نمائشی مرکز میں پہلی بارہونے والی نمائش  نے اپنا ڈیجیٹل ورژن آن لائن لانچ کر دیا ہے۔ 

ہائی ڈائنامک رینج امیجنگ ایپلی کیشن کے ساتھ آن لائن ورژن میں نمائش کے مقامات اور ڈسپلے کو نئے انداز میں پیش کرتے ہوئے  دیکھنے والوں کو ایک تفصیلی تجربہ فراہم کرتاہے۔ یہ نمائش ان تاریخی کامیابیوں کا جائزہ پیش کرتی ہے جو پارٹی اور ملک نے  اس نئے دور میں گزشتہ 10 برسوں میں حاصل کی ہیں۔

 آن لائن نمائشfjxsd.cctv.cn پر قابل رسائی ہے۔

۲۹ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین۔ یون نان ۔ ژاؤٹونگ ۔ سیاہ ۔ گردن سارس ۔...

چین، جنوب مغربی صوبہ یون نان میں سیاہ گردن والے سارس کے لئے یون نان داشان باؤ قومی فطری افزائش گاہ میں سیاہ گردن والے سارس کو دیکھا جاسکتا ہے۔ (شِنہوا)

۲۹ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین۔ یون نان ۔ ژاؤٹونگ ۔ سیاہ ۔ گردن سارس ۔...

چین، جنوب مغربی صوبہ یون نان میں سیاہ گردن والے سارس کے لئے یون نان داشان باؤ قومی فطری افزائش گاہ میں چھن گوئی ہوئی  سیاہ گردن والے سارسوں کو خوراک دینے کی تیاری کررہی ہے۔(شِنہوا)

۲۹ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین۔ یون نان ۔ ژاؤٹونگ ۔ سیاہ ۔ گردن سارس ۔...

چین، جنوب مغربی صوبہ یون نان میں  سیاہ گردن والے سارس کے لئے یون نان داشان باؤ قومی فطری افزائش گاہ میں سیاہ گردن والے سارس کو دیکھا جاسکتا ہے۔ (شِنہوا)

۲۹ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین۔ یون نان ۔ ژاؤٹونگ ۔ سیاہ ۔ گردن سارس ۔...

چین، جنوب مغربی صوبہ یون نان میں سیاہ گردن والے سارس کے لئے یون نان داشان باؤ قومی فطری افزائش گاہ میں چھن گوانگ ہوئی سیاہ گردن والے سارس کا مشاہدہ کررہی ہے۔  (شِنہوا)

۲۹ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین۔ یون نان ۔ ژاؤٹونگ ۔ سیاہ ۔ گردن سارس ۔...

چین، جنوب مغربی صوبہ یون نان میں سیاہ گردن والے سارس کی یون نان داشان باؤ قومی فطری افزائش گاہ میں سیاہ گردن والے سارس کو دیکھا جاسکتا ہے۔ (شِنہوا)

۲۹ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چینی صدر کوپ 15 کے دوسرے حصے کے افتتاحی اجلا...

بیجنگ (شِنہوا)چینی صدر شی جن پھنگ 15 ویں حیاتیاتی تنوع کے کنو نشن میں فر یقین کی کا نفرنس (کو پ 15) کے اعلیٰ سطح کے اجلاس کے دوسرے حصے کی افتتا حی تقر یب سے خطاب کر یں گے۔

چینی وزارت خا رجہ کی تر جمان ہوا چھن اینگ نے بدھ کے روز بتا یا ہے کہ چینی صدر جمعرات کے روز ویڈ یو لنک کے ذ ریعے کوپ 15 کے اجلاس سے خطاب کر یں گے۔

۲۹ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین کی عطیہ کردہ انسانی امداد ضرورت مند افغا...

فرح (شِنہوا) افغانستان کے مغربی صوبے فرح کے آفات کے انتظام اور انسانی ہمدردی امور  کے حکام نے صوبائی دارالحکومت فرح شہر میں ضرورت مند خاندانوں میں چین کی عطیہ کردہ انسانی امداد کی ایک کھیپ تقسیم کی ہے۔

تنظیم کے ایک عہدیدار سمیع اللہ توکلی نے صحافیوں کو بتایا کہ ضرورت مند خاندانوں میں تقسیم کی جانے والی انسانی امداد میں 200 خیمے ، 200 پلاسٹک کی بالٹیاں ، 1 ہزار 500  کمبل ،3 ہزار 400  بوری چاول ، ٹوتھ پیسٹ ، برش اور ترپال شامل ہیں۔

توکلی نے امداد پر چین کا شکریہ بھی ادا کیا ہے۔

فرح کے ایک رہائشی عبدالبصیر نے شِنہوا کوبتایا کہ طوفانی بارش اور سیلاب نے کئی ماہ قبل ہمارا سب کچھ چھین لیا تھا ۔چین سے ملنے والی مدد ہمارے مسائل کو کچھ حد تک حل کردے گی۔ چین کا شکریہ ادا کرنے کے ساتھ ساتھ ہم پرامید ہیں کہ مستقبل میں مزید چینی امداد ملے گی۔

امداد حاصل کرنے والے ایک اور شخص حشمت اللہ نے عبدالبصیر کی بات آگے بڑھاتے ہوئے کہا کہ میرے پاس گھر میں کچھ بھی نہیں تھا۔ میں اس نازک مرحلے پر امداد بھیجنے بارے چین کا شکر گزار ہوں۔

افغانستان، صوبہ فرح میں چین کی عطیہ کردہ انسانی ہمدردی کی امداد کو دیکھا جاسکتا ہے۔ (شِنہوا)

مقامی حکام کے مطابق گزشتہ ایک ماہ کے دوران صوبہ فرح میں 5 ہزار 380 سے زائد خاندانوں کو چین کی طرف انسانی بنیادوں پر مداد فراہم کی گئی ہے۔

پناہ گزینوں اور وطن واپسی کے امور کے صوبائی سربراہ مولوی عبدالولی محمدی نے صحافیوں کو بتایا کہ شمالی صوبہ قندوز میں بین الاقوامی تنظیم برائے مہاجرین کی جانب سے 1 ہزار بے سہارا اور ضرورت مند خاندانوں میں نقد امداد تقسیم کی گئی اور ہر خاندان کو تنظیم کی جانب سے 200 امریکی ڈالرز دیئے گئے۔

۲۹ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین اور امریکا کو تعلقات کی بحالی کے لیے کو...

بیجنگ (شِنہوا)  چین اور امریکہ کے درمیان دو طرفہ تعلقات کو دوبارہ صحیح سمت پر لانے کے لیے چین نے رابطے اور تعاون کو بڑھانے پر زور دیا ہے۔

 چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے یہ بات دونوں ملکوں  کے حکام کے درمیان تازہ ترین بات چیت کے بعد کہی ہے۔

چین کے نائب وزیر خارجہ شی اے فنگ نے مشرقی ایشیائی اور بحرالکاہل کے امور کے لیے امریکی معاون وزیر خارجہ ڈینیئل کرٹن برنک اور وائٹ ہاؤس کی قومی سلامتی کونسل کی چینی امور کی سینئر ڈائریکٹر لورا روزنبرگر کے ساتھ 11 سے12 دسمبر  تک بیجنگ کے قریب شہر لانگ فانگ میں بات چیت کی ۔

ترجمان وانگ وین بن  سے جب  معمول کی  ایک نیوز بریفنگ  کے دوران  بات چیت کے بارے میں مزید معلومات کے حوالے سے پوچھا گیا تو انہوں نے  بتایا کہ چین نے کہا  ہے کہ فریقین کو  انڈونیشیا کے با لی میں دونوں سربراہان مملکت کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے کو اگلے مرحلے میں دوطرفہ تعلقات کے استحکام اور ترقی کے لیے اہم رہنما اصول کے طور پر اپنانا چاہیے۔

وانگ نے کہا کہ چین نے دونوں فریقوں پر زور دیا کہ وہ رابطے کو مستحکم  کریں، باہمی فائدہ مند تعاون کریں اور دوطرفہ تعلقات کو دوبارہ صحیح راہ پر ڈالنے  کے لیے اختلافات کو مناسب طریقے سے حل  کریں۔

انہوں نے کہا کہ چین نے سرد جنگ کی ذہنیت کو مکمل طور پر  مسترد کرنے، نظریاتی اور بلاکوں کے مابین  تصادم کی مخالفت، منقطع کرنے کے عمل کے خاتمے، سپلائی چین کی بحالی  اور تکنیکی دباؤ پر زور دیا ہے ۔

تائیوان کے سوال پروانگ نے کہا کہ  چین نے امریکہ پر زوردیا ہے کہ وہ ون چائنہ کے  اصول کی پاسداری کرے اورچین امریکہ تین مشترکہ اعلامیوں  لیے ٹھوس اقدامات کریں۔

ترجمان نے کہا چین نے نشاندہی کی ہے  کہ وہ مسابقت سے نہ تو شرماتا ہے اور نہ ہی اس سے خوفزدہ ہے۔ تاہم یہ چین۔ امریکہ تعلقات واضح کرنے کے لیے مسابقت کے استعمال کی مخالفت کرتا ہےاور مسابقت  کے نام پر چین کا گھیراؤ کرنے بارے امریکہ کی مخالفت کرتا ہے ۔

۲۹ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

سنکیانگ کے اداروں کو وسطی ایشیائی ممالک میں...

ارمچی (شِنہوا) چین کے شمال مغربی سنکیانگ ویغورخود اختیار علاقے کے سرکردہ صںعتی کاروباری اداروں کے نمائندے کاروباری مواقع کی تلاش میں اس وقت وسطی ایشیا کے دورے پر ہیں۔ دورے کا انتظام علاقائی حکومت نے کیا ہے۔

توقع ہے کہ رواں ہفتے پیر سے شروع ہونے والے 10 روزہ دورے میں سنکیانگ کے کاروباری ادارے نئے رابطے ، کاروباری مذاکرات اور قازقستان،تاجکستان، کرغزستان اور ازبکستان میں تجارتی میلوں میں شرکت کریں گے۔

علاقائی بیورو برائے تجارت نے کہا کہ دورے کا مقصد سنکیانگ اور وسطی ایشیائی ممالک کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعاون کو گہرا کرنا ہے۔ یہ کثیر الجہتی تعاون کی صلاحیت سے فائدہ اٹھانے کے لئے متعلقہ ممالک کی حکومتوں اور کاروباری اداروں کے ساتھ بات چیت اور تبادلے کو فعال طریقے سے انجام دے گا۔

سنکیانگ ژونگ تائی (گروپ) کمپنی لمیٹڈ کے ایگزیکٹو وائس جنرل منیجر برہاتی میم تی یامین نے کہا ہے کہ کمپنی قازقستان میں کیمیائی مصنوعات کے لئے ایک بڑے برآمدی معاہدے پر دستخط کرے گی۔ کمپنی اس دورے میں خام تیل کی درآمد کے مواقع بھی تلاش کررہی ہے۔

وائی ای ایم اے گروپ کمپنی لمیٹڈ کے ایگزیکٹو نائب صدر چھن گینگ نے کہا کہ حکومت نے معروف کاروباری اداروں کو عالمی سطح پر جانے اور بیرون ملک کاروباری مصروفیت کا حصہ بنانے میں پہل کی ہے ۔ یہ اس سمت اشارہ ہے کہ سنکیانگ میں غیرملکی تجارت کے لئے تعاون میں اضافہ ہوا ہے۔

بیورو کے لیو بو کے مطابق دورے کے دوران علاقائی بیورو برائے تجارت، ترسیل کے بین الاقوامی ذرائع کو سہولیات دینے، بندرگاہ کے بنیادی ڈھانچے کی تعمیربڑھانے اور جڑواں شہروں کے درمیان تعاون کے فروغ کا تبادلہ کرے گا۔

۲۹ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

کیپیٹل فسادات کے امریکی تحقیقاتی پینل کا آئن...

واشنگٹن (شِنہوا) کیپیٹل میں ہونے والے فسادات کی تحقیقات کرنے والی امریکی ایوان نمائندگان کی منتخب کمیٹی اگلے ہفتے اپنی حتمی رپورٹ جاری کرے گی۔

پینل کے سربراہ اور امریکی کانگریس مین بینی تھامسن نے کہا کہ پینل 19 دسمبر کو رپورٹ کی منظوری دے گا جسے 2 دن بعد عوام کے سامنے پیش کردیا جائے گا۔

قبل ازیں مسی سیپی سے تعلق رکھنے والے ڈیموکریٹ تھامسن نے کہا تھا کہ وہ امریکی محکمہ انصاف کے لئے مجر ما نہ حوا لہ جا ت کر یں گے۔

یہ محکمہ انصاف پر ہے کہ وہ اس بات کا تعین کرے کہ آیا وہ کمیٹی کی سفارشات کے تحت کسی بھی قسم قانونی چارہ جوئی کرتا ہے یا نہیں ۔

پینل 7 ڈیموکریٹس اور 2 ریپبلیکنز پر مشتمل ہے ۔ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بار بار پینل اور اس کے ارکان کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

ٹرمپ کے حامیوں نے 6 جنوری 2021 کو واشنگٹن ڈی سی میں کیپیٹل پر  حملہ کیا  تھا اور 2020 کے صدارتی انتخابات کے نتائج کی توثیق کے لئے کانگریس کے مشترکہ اجلاس میں خلل ڈالا تھا۔

تقریباً 140 پولیس افسران پرحملہ کیا گیا۔ حکام کے مطابق اس میں 5 ہلاکتیں ہوئی تھیں۔

محکمہ انصاف کے مطابق کیپیٹل کی خلاف ورزی بارے الزام میں تقریباً تمام 50 ریاستوں میں 900 سے زائد افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

۲۹ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چینی نائب وزیراعظم کی ایرانی صدر سے ملاقات

تہران (شِنہوا) چین کے نائب وزیر اعظم ہوچھون ہوا نے ایران کے دارالحکومت تہران میں ایرانی صدر ابراہیم رئیسی سے ملاقات کی ہے ۔

نائب وزیر اعظم ہو  نے ا س ملاقات کے دوران رئیسی کو چینی صدر شی جن پھنگ کی جانب سے نیک تمناؤں کا پیغام پہنچایا۔ انہوں نے ایرانی صدر کو اکتوبر میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ  کی 20ویں قومی کانگریس کی اہم کامیابیوں اور دور رس اہمیت سے آگاہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ شی اور رئیسی نے جولائی میں فون پر بات چیت کی اور ستمبر میں ایک ملاقات کی تھی جس میں دونوں رہنما چین اور ایران  کے درمیان تعلقات کو گہرا کرنے پر اہم اتفاق رائے پر پہنچے تھے  ۔

ہو نے کہا کہ چین ایران کے ساتھ اپنے تعلقات کو تزویراتی نقطہ نظر سے دیکھتا ہے اور جامع تزویراتی شراکت داری کو فروغ دینے کے اپنے عزم سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔

انہوں  نے مزید کہا کہ چین بیرونی مداخلت کی مخالفت بارے  ایران کے موقف کی حمایت کرتا ہے  اور اس کی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور قومی وقار کے تحفظ میں مضبوطی سے حمایت کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین ایران کے ساتھ مل کر دونوں ملکوں کے  سربراہان مملکت کے مابین طے پانے والے اہم اتفاق رائے کو عملی جامہ پہنانا چاہتا ہے ۔

 انہوں نے کہا کہ ہم  چین۔ ایران جامع تعاون کے منصوبے پر عمل درآمد کو آگے بڑھانے کے لیے مشترکہ کوششیں کرنے اور دوطرفہ عملی تعاون میں نئی پیشرفت کو فروغ دینے کے لیے تیار ہیں۔ 

اس موقع پر رئیسی نے بات چیت میں حصہ لیتے ہوئے کہا کہ ایران اور چین روایتی دوستی سے لطف اندوز ہورہے ہیں اور یہ کہ دونوں ملکوں کے دو طرفہ تعلقات اہم اسٹریٹجک اہمیت کے حامل ہیں۔

ایرانی صدر نے کہا کہ اس بات سے  قطع نظر کہ بین الاقوامی اور علاقائی منظر نامے میں کیا  تبدیلی رونما ہوتی ہے، ایران دونوں ملکوں کے درمیان جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید گہرا کرنے کے لیے پوری قوت سے پرعزم رہے گا۔

۲۹ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چینی نائب وزیراعظم کی ایرانی صدر سے ملاقات

تہران (شِنہوا) چین کے نائب وزیر اعظم ہوچھون ہوا نے ایران کے دارالحکومت تہران میں ایرانی صدر ابراہیم رئیسی سے ملاقات کی ہے ۔

نائب وزیر اعظم ہو  نے ا س ملاقات کے دوران رئیسی کو چینی صدر شی جن پھنگ کی جانب سے نیک تمناؤں کا پیغام پہنچایا۔ انہوں نے ایرانی صدر کو اکتوبر میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ  کی 20ویں قومی کانگریس کی اہم کامیابیوں اور دور رس اہمیت سے آگاہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ شی اور رئیسی نے جولائی میں فون پر بات چیت کی اور ستمبر میں ایک ملاقات کی تھی جس میں دونوں رہنما چین اور ایران  کے درمیان تعلقات کو گہرا کرنے پر اہم اتفاق رائے پر پہنچے تھے  ۔

ہو نے کہا کہ چین ایران کے ساتھ اپنے تعلقات کو تزویراتی نقطہ نظر سے دیکھتا ہے اور جامع تزویراتی شراکت داری کو فروغ دینے کے اپنے عزم سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔

انہوں  نے مزید کہا کہ چین بیرونی مداخلت کی مخالفت بارے  ایران کے موقف کی حمایت کرتا ہے  اور اس کی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور قومی وقار کے تحفظ میں مضبوطی سے حمایت کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین ایران کے ساتھ مل کر دونوں ملکوں کے  سربراہان مملکت کے مابین طے پانے والے اہم اتفاق رائے کو عملی جامہ پہنانا چاہتا ہے ۔

 انہوں نے کہا کہ ہم  چین۔ ایران جامع تعاون کے منصوبے پر عمل درآمد کو آگے بڑھانے کے لیے مشترکہ کوششیں کرنے اور دوطرفہ عملی تعاون میں نئی پیشرفت کو فروغ دینے کے لیے تیار ہیں۔ 

اس موقع پر رئیسی نے بات چیت میں حصہ لیتے ہوئے کہا کہ ایران اور چین روایتی دوستی سے لطف اندوز ہورہے ہیں اور یہ کہ دونوں ملکوں کے دو طرفہ تعلقات اہم اسٹریٹجک اہمیت کے حامل ہیں۔

ایرانی صدر نے کہا کہ اس بات سے  قطع نظر کہ بین الاقوامی اور علاقائی منظر نامے میں کیا  تبدیلی رونما ہوتی ہے، ایران دونوں ملکوں کے درمیان جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید گہرا کرنے کے لیے پوری قوت سے پرعزم رہے گا۔

۲۹ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے میں نانجنگ ق...

ہانگ کانگ (شِنہوا) چین کے ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے (ایچ کے ایس اے آر ) کی حکومت نے نانجنگ قتل عام کے متاثرین کا سوگ منانے کے لئے ایک یادگاری تقریب کا انعقاد کیا۔

چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی قومی کمیٹی کے نائب چیئرمین لیونگ چون ینگ، ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کے چیف ایگزیکٹو جان لی اور ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کی  حکومت کےاہم  عہدیداروں  نےاس تقریب میں شرکت کی اور ایک لمحے کی خاموشی اختیار کی۔

لی نے ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے  کے حکومتی  ہیڈکوارٹر میں منعقدہ تقریب میں متاثرین کی یاد میں پھولوں کا گلد ستہ پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ آج ہم متاثرین کو اپنا اعلیٰ ترین خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ میں اس موقع کو  بروئے کار لاتے ہوئے چینی عوام کی قومی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور عالمی امن کے تحفظ کے پختہ موقف کا اظہار کرتا  ہوں۔

چین کی اعلیٰ مقننہ نے 2014 میں 13 دسمبر کو نانجنگ قتل عام کے متاثرین کی یاد بارے ایک  قومی دن کے طور پر منانے کی منظوری دی تھی ۔

نانجنگ کے  قتل عام کا واقعہ 13دسمبر 1937 کو جاپانی فوجیوں  کی جانب سے شہر پر قبضہ کرنے کے بعدپیش آیا تھا۔ انہوں نے 6 ہفتوں کے دوران3لاکھ  سے زیادہ چینی شہریوں اور غیر مسلح فوجیوں کو ہلاک کیا تھاجو کہ  دوسری جنگ عظیم کے سب سے وحشیانہ واقعات میں سے ایک ہے ۔

۲۹ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین نے دیہی حیات نو کے لئے مرکزی ، مقامی حکو...

بیجنگ (شِنہوا) چین نے دیہی علاقوں میں حیات نو کی مہم چلانے اور اس کے فروغ بارے متعلقہ مرکزی حکام اور مقامی حکومتوں کے کردار کی وضاحت کردی ہے۔

ایک سرکاری رہنما اصول کے مطابق اس اقدام کا مقصد ہم آہنگی پیدا کرنا، پالیسی کا نفاذ اور کام کی تکمیل میں ٹھوس پیشرفت کرنا ہے۔

متعلقہ وزارتیں اورمحکمے بنیادی طور پر اسٹریٹجک منصوبوں کی تشکیل اور نفاذ ، دیہی حیات نو کی اہم پالیسیوں اور منصوبوں کے ذمہ دار ہوں گے ۔

مقامی حکومتیں 14 ذمہ داریاں اٹھائیں گی جن میں اناج ، اہم زرعی پیداوارکی فراہمی یقینی بنانا، دیہی صنعتوں کی ترقی کی منصوبہ بندی کرنا اور مہم میں شمولیت کے لئے مزید باصلاحیت افراد کو متعارف کرانا شامل ہے ۔

رہنما اصول میں مرکزی اور مقامی حکومتوں کو اپنی ذمہ داریوں پر پورا اترنے کی ترغیب دینے کے لئے اس کی تشخیص اور نگرانی کے اقدامات بھی دیئے گئے ہیں۔

۲۹ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین بین الاقوامی برادری سے افریقی ملکوں کی م...

بیجنگ (شِنہوا) وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ چین امید رکھتا ہے کہ  بین الاقوامی برادری  ٹھوس اقدامات کرتے ہوئے افریقی ملکوں کی حقیقی ضروریات کو پورا کرے گی۔ عالمی برادری  کو چاہئے کہ  اس براعظم کی سماجی و اقتصادی ترقی اور اس کے عوام کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرے ۔

ترجمان وانگ وین بن نے یہ بات   روزانہ کی نیوز بریفنگ کے دوران  افریقہ میں امریکہ کی دھونس دھمکی پر مبنی سفارتکاری کے بارے میں ایک حالیہ رپورٹ کے حوالے سے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہی۔

جنوبی افریقہ کے انسٹی ٹیوٹ فار گلوبل ڈائیلاگ نے حال ہی میں" بدلتے ہوئے عالمی آرڈر میں بائیڈن انتظامیہ اور افریقہ ، دوسری امریکہ۔ افریقہ سربراہی اجلاس  کی جانب" کے  عنوان  سے ایک رپورٹ جاری کی ہے ۔

 رپورٹ کے مطابق امریکہ کی ا فریقہ  میں سرگرمیوں کا مقصد ترقیاتی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ٹھوس انداز اختیار کرنے کی بجائے  بڑی حد تک افریقہ میں اورعالمی سطح پر چین اور روس کا مقابلہ کرنا ہے ۔

رپورٹ میں یہ بھی ظاہر کیا گیا ہے کہ امریکہ کی دھونس  دھمکی کی سفارتکاری کے مقابلے میں افریقی ملکوں  نے چین کو پرجوش اندازسے خوش آمدید کہا ہے۔

 اس کی وجہ چین کی جانب سے  اس کے اندرونی معاملات میں عدم مداخلت اور افریقہ کے ساتھ اپنے تعلقات میں ہر ایک کی جیت پر مبنی  نقطہ نظر ہے ۔

وانگ نے کہا کہ افریقہ کے ایک معروف  تعلیمی ادارے کی جانب  سے جاری کردہ یہ رپورٹ امریکہ ۔افریقہ تعلقات کے بارے میں افریقی تناظر پیش کرتی ہے۔ 

رپورٹ میں یہ بھی نشاندہی کی گئی ہے کہ افریقہ کے بارے میں امریکی پالیسی امریکہ کے اپنے مفادات کو پورا کرتی ہے اور اس کا مقصد افریقی ملکوں کو عالمی سلامتی، بین الاقوامی منظر نامے اور عظیم طاقت کے مسابقت کے مسائل پر فریقین کا انتخاب کرنے پر مجبور کرنا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ افریقہ میں امریکہ کی دھو نس کی سفارت کاری کامیاب نہیں ہوگی۔

۲۹ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ویتنام کے وسطی پہاڑی علاقوں میں گونگز کا ثقا...

گونگز 5 وسطی پہاڑی صوبوں ڈاک لک، ڈاک نونگ، کون تم، گیا لائی اور لام ڈونگ کے نسلی گروہوں میں مقبول عام ہے۔ اسے 2005 میں یونیسکو نے انسانیت کی زبان اور غیر محسوس ثقافتی ورثے کے شاہکار کے طور پر تسلیم کیا تھا، اس سے قبل یہ 2008 میں انسانیت کے غیر محسوس ثقافتی ورثے کی فہرست میں شامل ہوا تھا۔

 

ویتنام کے صوبہ کانتم کے وسطی پہاڑی علاقوں میں مقامی میلے کے دوران طلبا گونگز پر فن کا مظاہرہ کررہے ہیں ۔ (شِنہوا)

 

ویتنام کے صوبہ کانتم کے وسطی پہاڑی علاقوں میں مقامی میلے کے دوران طلبا گونگز پر فن کا مظاہرہ کررہے ہیں ۔ (شِنہوا)

 

ویتنام کے صوبہ کانتم کے وسطی پہاڑی علاقوں میں مقامی میلے کے دوران طلبا گونگز پر فن کا مظاہرہ کررہے ہیں ۔ (شِنہوا)

 

ویتنام کےصوبہ کانتم کے وسطی پہاڑی علاقوں میں مقامی میلے کے دوران طلبا گونگز پر فن کا مظاہرہ کررہے ہیں ۔ (شِنہوا)

 

ویتنام کے صوبہ کانتم کے وسطی پہاڑی علاقوں میں مقامی میلے کے دوران طلبا گونگز پر فن کا مظاہرہ کررہے ہیں ۔ (شِنہوا)

 

ویتنام کے صوبہ کانتم کے وسطی پہاڑی علاقوں میں مقامی میلے کے دوران طلبا گونگز پر فن کا مظاہرہ کررہے ہیں ۔ (شِنہوا)

 

۲۹ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

انڈونیشیا، مکئی کی کٹائی کے مناظر

کلاٹن (شِنہوا) انڈونیشیا میں وسطی جاوا کے شہر کلاٹن کے جیموسن گاؤں میں کاشتکار فصل کی کٹائی کے دوران مکئی چننے اور انہیں پیک کرنے میں مصروف ہیں۔

انڈونیشیا کے وزیر زراعت صحرال یاسین لمپو نے کہا کہ یکم اگست تک انڈونیشیا کی مکئی کی پیداوار 1 کروڑ 80 لاکھ ٹن سے زیادہ ہوچکی تھی۔ جبکہ قومی طلب کا تخمینہ تقریباً 1کروڑ 47 لاکھ ٹن لگایا گیا ہے۔

 

انڈونیشیا، وسطی جاوا کے شہر کلاٹن کے جیموسن گاؤں میں کٹائی کے دوران مکئی کو اکٹھا کیاجارہا ہے۔ (شِنہوا)

 

انڈونیشیا، وسطی جاوا کے شہر کلاٹن کے جیموسن گاؤں میں کسان کٹائی کے دوران مکئی چن رہے ہیں۔ (شِنہوا)

 

انڈونیشیا، وسطی جاوا کے شہر کلاٹن کے جیموسن گاؤں میں کسان کٹائی کے دوران مکئی چن رہے ہیں۔ (شِنہوا)

 

انڈونیشیا، وسطی جاوا کے شہر کلاٹن کے جیموسن گاؤں میں ایک کسان کٹائی کے دوران مکئی کی بوری اٹھاکرلے جارہا ہے ۔ (شِنہوا)

 

انڈونیشیا، وسطی جاوا کے شہر کلاٹن کے جیموسن گاؤں میں ایک کسان کٹائی کے دوران مکئی کی بوری اٹھاکرلے جارہا ہے ۔ (شِنہوا)

 

۲۹ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

کانگو، شدید بارشوں سے 141 افراد ہلاک

کنشا سا (شِنہوا) کانگو کے دارالحکومت کنشاسا کے کئی دور دراز اضلاع میں شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب اور  لینڈ سلا ئیڈنگ سے کم از کم 141 افراد ہلاک ہو گئے۔

کنشاسا کی صوبائی وزارت صحت عامہ کے ایک بیان کے مطابق شدید بارشوں سے 141 افراد جاں بحق ہو ئے جبکہ 38 ہزار 787 گھر سیلاب زدہ ہو گئے اور 280 مکانات منہدم ہوئے۔

کنشاسا حکام کے مطابق کنشاسا کو بندرگاہی شہر متادی سے ملانے والی مصروف شاہراہ این ون ہائی وے  کو نقصان پہنچا ہے جو ضلع مونٹ ۔نگافلا میں دو حصوں میں بٹ گئی ہے۔

۲۹ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ڈھاکہ میں بنگلہ دیش کی پہلی میٹرو نے کام کا...

ڈھاکہ(شِنہوا)بنگلہ دیش کی پہلی میٹرو نے بدھ کے روز تجارتی سرگرمیوں کا آغاز کرتے ہوئے ملک کی نقل و حمل کی تاریخ میں ایک سنگ میل قائم کر دیا ہے۔

شہر میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران وزیر اعظم شیخ حسینہ نے دارالحکومت ڈھاکہ کے اترا سے اگرگاؤں تک میٹرو ریل کے ماس ریپڈ ٹرانزٹ(ایم آر ٹی لائن)6 کا افتتاح کیا۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شیخ حسینہ نے کہا کہ ملک کی پہلی میٹرو ریل کے افتتاح کے ساتھ بنگالیوں کے فخر اور بنگلہ دیش کی ترقی کے سفر میں ایک اور باب کا اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پدما پل کے بعد میٹرو ریل کا افتتاح بنگلہ دیش کی ترقی کے سفر میں ایک اور باب کا اضافہ ہے۔

قبل ازیں شیخ حسینہ نے ایک پیغام میں کہا تھا کہ میٹرو ریل بنگلہ دیش کے سٹی ماس ٹرانسپورٹ سسٹم میں ایک منفرد سنگ میل ہے۔

۲۹ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ڈھاکہ میں بنگلہ دیش کی پہلی میٹرو نے کام کا...

ڈھاکہ(شِنہوا)بنگلہ دیش کی پہلی میٹرو نے بدھ کے روز تجارتی سرگرمیوں کا آغاز کرتے ہوئے ملک کی نقل و حمل کی تاریخ میں ایک سنگ میل قائم کر دیا ہے۔

شہر میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران وزیر اعظم شیخ حسینہ نے دارالحکومت ڈھاکہ کے اترا سے اگرگاؤں تک میٹرو ریل کے ماس ریپڈ ٹرانزٹ(ایم آر ٹی لائن)6 کا افتتاح کیا۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شیخ حسینہ نے کہا کہ ملک کی پہلی میٹرو ریل کے افتتاح کے ساتھ بنگالیوں کے فخر اور بنگلہ دیش کی ترقی کے سفر میں ایک اور باب کا اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پدما پل کے بعد میٹرو ریل کا افتتاح بنگلہ دیش کی ترقی کے سفر میں ایک اور باب کا اضافہ ہے۔

قبل ازیں شیخ حسینہ نے ایک پیغام میں کہا تھا کہ میٹرو ریل بنگلہ دیش کے سٹی ماس ٹرانسپورٹ سسٹم میں ایک منفرد سنگ میل ہے۔

۲۹ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

فوری انتخابات کرانے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے:ج...

ٹوکیو(شِنہوا) جاپانی وزیر اعظم فومیو کیشیدا نےکہا ہے کہ ان کا پارلیمنٹ کے ایوان زیریں کو فوری طورپر تحلیل کرنے اورفوری انتخابات کرانے کا کوئی منصوبہ نہیں تاہم  ان کا کہنا ہے کہ وہ اس اقدام کو خارج ازامکان قرار نہیں دیتے۔کیشیدا نے ان خیالات کا اظہار ایسے موقع پر کیا ہے جب ان کی کابینہ کی ساکھ  بری طرح سے متاثر ہوئی ہے اورکئی ایک اسکینڈلز کے باعث دوماہ کے دوران چار وزرا کو برطرف کیا گیا ہے۔

جاپان کے کیوڈو نیوز کی رپورٹ کے مطابق  کشیدا نے کہا کہ  فی الوقت وہ اگلے سال قبل ازوقت الیکشن پر غور نہیں کر رہے ہیں تاہم  2024 یا بعد میں ٹیکسوں میں اضافے سے پہلے ایوان زیریں کے الیکشن ممکن ہیں، جس کا مقصد دفاعی اخراجات میں غیر معمولی اضافے کو کورکرنا ہے۔

سیاسی فنڈنگ میں بے ضابطگیوں، وزارتی اختلافات اور کابینہ کے رکن اور حکمران لبرل ڈیموکریٹک پارٹی (ایل ڈی پی) کے اراکین کے ایک مشکوک مذہبی تنظیم سے روابط کی وجہ سے، اکتوبر 2021 میں اقتدار سنبھالنے کے بعد سے کشیدا کی عوامی حمایت کم ترین سطح پر آ گئی ہے۔

۲۹ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین کے صوبہ شنشی میں کوئلے کی پیداوار 1 ارب...

تائی یوآن(شِنہوا)چین میں کوئلے کے ذخائر سے مالا مال شمالی صوبہ شنشی نے کوئلے کی پیداوار کا 1 ارب 30 کروڑ ٹن کا سالانہ ہدف حاصل کر لیا ہے۔

صوبائی شماریات بیورو نے بدھ کے روز بتایا کہ صوبہ رواں سال کوئلے کی پیداوار کے لحاظ سے چین بھر میں سرفہرست رہا ہے اور پیداوار میں مسلسل دوسرے سال  10 کروڑ ٹن سے زائد کا سالانہ اوسط اضافہ ہوا ہے۔

صوبہ شنشی نے محفوظ پیداوار کو یقینی بناتے ہوئے اپنی پیداوار اور نقل و حمل کی صلاحیت کو بڑھانے میں تیزی لائی ہے اور توانائی کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے کوئلے کی کانوں کی تعمیر نو کرتے ہوئے ان میں بہتری لائی ہے۔

وزارت قدرتی وسائل کی طرف سے جاری کردہ اعدادوشمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایک اندازے کے مطابق شنشی میں کوئلہ کے ذخائر کا رقبہ 57 ہزار مربع میٹر ہے جو کہ کل قومی ذخائر کے 36.3 فیصد کے برابر ہے۔2021ء کے اختتام تک صوبے نے چین میں کوئلے کے مجموعی ذخائر میں 23 فیصد حصہ ڈالا تھا۔

۲۹ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

بیجنگ میں لوگ اسکی کھیل سے لطف اندوز ہونے می...

بیجنگ(شِنہوا)چین میں موسم سرما کے کھیلوں کے شائقین اسکی سیزن کے دوران بیجنگ کے اسکی ریزورٹس میں لطف اندوز ہو رہے ہیں۔

 

چین کے دارالحکومت بیجنگ کے اسکی ریزورٹ میں ایک بچہ اسکی کر رہا ہے۔(شِنہوا)

 

چین کے دارالحکومت بیجنگ کے اسکی ریزورٹ میں ایک شخص سنوبورڈنگ کر رہا ہے۔(شِنہوا)

 

چین کے دارالحکومت بیجنگ کے ایک اسکی ریزورٹ میں لوگ اسکی کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

چین کے دارالحکومت بیجنگ کے اسکی ریزورٹ میں ایک شخص اسکی کر رہا ہے۔(شِنہوا)

 

چین کے دارالحکومت بیجنگ کے اسکی ریزورٹ میں ایک بچہ اسکی کر رہا ہے۔(شِنہوا)

 

چین کے دارالحکومت بیجنگ کے اسکی ریزورٹ میں ایک بچہ (بائیں) سنوبورڈنگ کر رہا ہے۔(شِنہوا)

 

چین کے دارالحکومت بیجنگ کے ایک اسکی ریزورٹ میں لوگ اسکی کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

 

چین کے دارالحکومت بیجنگ کے اسکی ریزورٹ میں ایک شخص سنوبورڈنگ کر رہا ہے۔(شِنہوا)

 

چین کے دارالحکومت بیجنگ کے اسکی ریزورٹ میں ایک شخص سنوبورڈنگ کر رہا ہے۔(شِنہوا)

 

چین کے دارالحکومت بیجنگ کے اسکی ریزورٹ میں ایک شخص سنوبورڈنگ کر رہا ہے۔(شِنہوا)

 

۲۹ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین کے سب سے بڑے کول بیڈ میتھین فیلڈ سے گیس...

تائی یوآن (شِنہوا) چین کے شمالی صوبے شنشی میں ملک میں اپنی نوعیت کےسب سے بڑے،  چھنشوئی کول بیڈ میتھین فیلڈ سے منگل کو 60لاکھ  کیوبک میٹر گیس کی پیداوار حاصل کی گئی جواس وقت تک یومیہ سب سے بڑی مقدار ہے۔

شنشی کے جنوب مشرق میں واقع، پیٹرو چائنہ ہوبے آئل فیلڈ کا چھنشوئی کول بیڈ میتھین فیلڈ 3ہزار مربع کلومیٹر سے زیادہ پر پھیلا ہوا ہے، جس میں تخمینہ کے مطابق  600 ارب کیوبک میٹر کول بیڈ میتھین کا ذخیرہ ہے۔ 2006 میں، ہوبے آئل فیلڈ نے شنشنی کے چھنشوئی بیسن میں کول بیڈ میتھین کی کان کے حقوق حاصل کیے تھے جس کے بعد ملک میں پہلا کول بیڈ میتھین فیلڈ بنایا گیا  جس کی گیس کی پیداوارکی سالانہ صلاحیت 2 ارب کیوبک میٹر سے زیادہ ہے۔ اب تک نکالی جانے والی مارکیٹ ایبل گیس فیلڈ کی مجموعی پیداوار 10 ارب کیوبک میٹر سے زیادہ ہے۔  اگلے تین سالوں میں، فیلڈ کی سالانہ گیس کی پیداوار 3 ارب کیوبک میٹر تک پہنچنے کی توقع ہے، جو ملک  کے شمالی علاقوں میں موسم سرما کے دوران قدرتی گیس کی فراہمی اور ریگولیشن میں اہم کردار ادا کرے گی۔

۲۹ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین کی ٹرانسپورٹ شعبے میں جنوری تا نومبرسرما...

بیجنگ(شِنہوا) چین کی ٹرانسپورٹ کے شعبے میں فکسڈ اثاثوں میں سرمایہ کاری میں  رواں سال کے پہلے 11 ماہ کے دوران مسلسل اضافہ برقرار رہا ہے۔

وزارت ٹرانسپورٹ کی جانب سے بدھ کو جاری اعدواد شمار کے مطابق ٹرانسپورٹ میں  2022 کے پہلے 11 ماہ میں مجموعی طور پر35کھرب یوآن (تقریباً502ارب ڈالر ) کی سرمایہ کاری کی گئی جو گزشتہ سال کے مقابلے میں5.8 فیصد زیادہ ہے۔

سڑکوں کی تعمیر میں  تقریباً 26کھرب یوآن کی سرمایہ کاری کی گئی، جو گزشتہ سال کی نسبت 9.1 فیصد زیادہ ہے۔  آبی گزرگاہوں کی ترقی میں سرمایہ کاری گزشتہ سال کے مقابلے میں 10.2 فیصد اضافے کے ساتھ 147ارب 80کروڑ یوآن رہی۔

صرف نومبر میں، ٹرانسپورٹ شعبے میں کی گئی سرمایہ کاری 369ارب 50کروڑ یوآن رہی جوپچھلے سال کی نسبت 0.9 فیصد زیادہ ہے۔

۲۹ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

جنوری تا نومبر چینی بندرگاہوں پر کنٹینرز کی...

بیجنگ(شِنہوا)چین میں 2022ء کے ابتدائی 11 ماہ کے دوران بندرگاہوں پر کنٹینرز کی آمدورفت میں مستحکم نمو کا سلسلہ جاری رہا ہے۔

وزارت ٹرانسپورٹ کی جانب سے بدھ کے روز جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق اس مدت کے دوران ملک کی بندرگاہوں پر کنٹینروں کے 20 فٹ کے برابر تقریباً 27 کروڑ یونٹ ہینڈل کیے گئے جو گزشتہ سال کی نسبت 4.2 فیصد زیادہ ہیں۔

اعدادوشمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ اسی مدت کے دوران چین کی بندرگاہوں پر کارگو کی آمدورفت گزشتہ سال کی نسبت 0.7 فیصد اضافہ کے ساتھ 14 ارب 31 کروڑ ٹن ہو گئی ہے۔

اس عرصہ کے دوران ملکی تجارت کیلئے کارگو کی آمدورفت میں گزشتہ سال کی نسبت 2.2 فیصد اضافہ ہوا جبکہ غیر ملکی تجارت 2.5 فیصد کم ہو گئی ہے۔

۲۹ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

مشرق وسطیٰ ۔ رم اللہ ۔ تصادم

مغربی کنارے کے شہر رم اللہ کے نزدیک قلندیہ چیک پوائنٹ پر تصادم کے دوران اسرائیلی فوجیوں نے اپنے ہتھیار فلسطینی مظاہرین کی جانب تان رکھے ہیں۔(شِنہوا)

۲۹ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

مشرق وسطیٰ ۔ رم اللہ ۔ تصادم

مغربی کنارے کے شہر رم اللہ کے نزدیک قلندیہ چیک پوائنٹ پر تصادم کے دوران ایک اسرائیلی فوجی نے اپنے ہتھیار کو فلسطینی مظاہرین کی جانب تان رکھا ہے۔(شِنہوا)

۲۹ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

مشرق وسطیٰ ۔ رم اللہ ۔ تصادم

مغربی کنارے کے شہر رم اللہ کے نزدیک قلندیہ چیک پوائنٹ پر تصادم کے دوران احتجاج کرنیوالا فلسطینی شہری اسرائیلی فوجیوں کی فائر کی گئی آنسوگیس کا کنستر واپس پھینک رہا ہے۔(شِنہوا)

۲۹ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

مشرق وسطیٰ ۔ رم اللہ ۔ تصادم

مغربی کنارے کے شہر رم اللہ کے نزدیک قلندیہ چیک پوائنٹ پر تصادم کے دوران احتجاج کرنیوالا فلسطینی شہری اسرائیلی فوجیوں کی فائر کی گئی آنسوگیس کا کنستر واپس پھینک رہا ہے۔(شِنہوا)

۲۹ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں