• Columbus, United States
  • |
  • ٢٢ نومبر، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | سی-پیک

چینی محققین کی سوائل ریسپائریشن کی معیاری پی...

لانژو(شِنہوا) چینی محققین نے مٹی کا ماخذ رکھنے والے تمام جانداروں سے خارج ہونے والی کاربن ڈائی آکسائیڈ کی مجموعی مقدار کی معیاری اور درست پیمائش میں پیش رفت کی ہے۔

تحقیق کے رہنما اور لانژو یونیورسٹی کے پروفیسرہی جن شینگ نے کہا کہ یہ نئی تحقیق محققین کو ماحولیاتی نظام میں زمینی کاربن سائیکل کو بہتر طور پر سمجھنے میں مدد کرے گی۔ 

مٹی کا ماخذ رکھنے والے تمام جانداروں سے خارج ہونے والی کاربن ڈائی آکسائیڈ ماحول اور ارضی ماحولیاتی نظام کے درمیان کاربن کا دوسرا سب سے بڑا بہاؤ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ تحقیق ماحول اور زمینی ماحولیاتی نظام کے درمیان کاربن کے بہاؤ کے تخمینے کی درستگی کو بہتر بنانے کے لیے پیمائش کے نئے پروٹوکول تجویز کرے گی اور اس سے مٹی کی صحت کا جائزہ لینے میں مددملے گی۔

تحقیقی ٹیم نے 2017 سے2019 تک چین کے شمال مغربی صوبے چھنگھائی میں ہیبےتبتی خود اختیار پریفیکچر کے پہاڑی علاقوں کے گھاس کے میدان پر فیلڈ تجربات کیے تھے۔  

۱۸ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین میں 2022ء کے دوران ای وی چارجنگ پوائنٹس...

بیجنگ(شِنہوا) چین میں 2022ء کے دوران الیکٹرک گاڑیوں(ای ویز) کے چارجنگ پوائنٹس کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوا۔

وزارت صنعت و انفارمیشن ٹیکنالوجی کے چیف انجینئر تیان یو لونگ نے بدھ کے روز بتایا کہ 2022ء کے آخر تک ملک میں 52 لاکھ 10 ہزار چارجنگ پوائنٹس موجود تھے جن میں سے 25 لاکھ 90 ہزار چارجنگ پوائنٹس 2022ء میں تعمیر کیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں 2022ء تک بیٹریوں کی تبدیلی کے 1 ہزار 973 اسٹیشن موجود تھے جن میں سے 675 اسٹیشن 2022ء میں تعمیر کیے گئے تھے ، مزید بتایا کہ 2022ء کے آخر تک چین میں 10ہزار سے زائد پاوربیٹری ری سائیکلنگ سروس آؤٹ لیٹس موجود تھیں۔

ملک میں نئی توانائی سے چلنے والی گاڑیوں (این ای وی) کے شعبہ کی وجہ سے چارجنگ کی سہولیات میں تیزی سے ترقی ہوئی ہے۔

چین میں 2022ء کے دوران تقریباً 68 لاکھ 90 ہزار این ای ویز فروخت کی گئی ہیں جو گزشتہ سال کے مقابلے 93.4 فیصد زیادہ ہیں۔ این ای ویز کی پیداوار ایک سال قبل کے مقابلے 96.9 فیصد اضافہ کے ساتھ 70 لاکھ 60 ہزار یونٹس تک پہنچ گئی ہے۔

2022ء کے دوران چین کی آٹو مارکیٹ میں این ای ویز کا حصہ 25.6 فیصد تک پہنچ گیا ہے جو 2021ء کے مقابلے میں 12.1 فیصد پوائنٹس زیادہ ہے۔

۱۸ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کی 2023 کے دوران فوجی بھرتیوں کی تیاریاں

بیجنگ(شِنہوا) عالمی معیار کی فوج کی تشکیل کے لیے اعلیٰ صلاحیتوں کے حامل فوجی جوان چین کا ہدف ہیں۔

بدھ کو بیجنگ میں لازمی فوجی خدمات سے متعلق ہونے والی ٹیلی کانفرنس میں بتایا گیا کہ ملک میں 2023 کے دوران فوجی بھرتیوں کے دو دور منعقد کیے جائیں گے، جس کے دوران  کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 20ویں قومی کانگریس کے رہنما اصولوں پرمکمل عملدرآمد کیا جانا چاہیے۔

کالج کے طلباء اور فارغ التحصیل طلباء کو رواں سال فوجی بھرتی میں مرکزی اہمیت حاصل ہوگی اور سائنس اور انجینئرنگ میں تعلیم حاصل کرنے والے طلباء اور جنگی تیاری کے لیے ضروری مہارتوں کے حامل طلباء کو ترجیح دی جائے گی۔

 ٹارگٹڈ ریکروٹمنٹ اور پری ریکروٹمنٹ کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے معلوماتی پلیٹ فارم کی تعمیر کو بڑھایا جائے گا۔ اجلاس میں کہا گیا کہ صاف ستھرے اندراج کے لیے قواعد و ضوابط پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے گا۔ کانفرنس کے مطابق، 2023 کی پہلی ششماہی کے لیے بھرتی 15 فروری سے 31 مارچ تک جبکہ سال کی دوسری ششماہی کے لیے یہ 15 اگست سے 30 ستمبر تک جاری رہے گی۔

۱۸ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

یوکرین بحران کا واحد حل حقیقت پسندانہ مذاکرا...

اقوام متحدہ (شِنہوا) چین نے کہا ہے کہ یوکرین بحران کو حل کرنے کا واحد حقیقت پسندانہ طریقہ مذاکرات ہیں۔

اقوام متحدہ میں چین کے نائب مستقل مندوب دائی بنگ نے یوکرین کے بارے میں سلامتی کونسل کی بریفنگ میں کہا کہ بات چیت اور مذاکرات ہی بحران کو حل کرنے کا واحد حقیقت پسندانہ اور قابل عمل طریقہ ہے۔ چینی ایلچی نے کہا کہ یوکرین میں بحران شروع ہونے کے بعد سے، تمام محاذوں پر مسائل ابھرے ہیں اور مذاہب، ثقافتوں اور معاشروں کے درمیان تصادم اور تنازعات گہرے ہوتے جا رہے ہیں۔ تنازعات کا طول ہونا، ان میں توسیع اور پیچیدگی دونوں ممالک کے لیے انتہا کو پہنچ گئی ہے اور یہ کہ تنازعہ اور تصادم میں کسی کی فتح نہیں ہوتی۔

انہوں نے کہا کہ کہ چین کو امید ہے کہ تمام متعلقہ فریق معقولیت اور تحمل کا مظاہرہ کریں گے، بات چیت کریں گے اور سیاسی طریقوں سے مشترکہ سیکورٹی خدشات کو حل کرنے کے لیے خود کو آمادہ کریں گے۔ 

۱۸ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

یوکرین بحران کا واحد حل حقیقت پسندانہ مذاکرا...

اقوام متحدہ (شِنہوا) چین نے کہا ہے کہ یوکرین بحران کو حل کرنے کا واحد حقیقت پسندانہ طریقہ مذاکرات ہیں۔

اقوام متحدہ میں چین کے نائب مستقل مندوب دائی بنگ نے یوکرین کے بارے میں سلامتی کونسل کی بریفنگ میں کہا کہ بات چیت اور مذاکرات ہی بحران کو حل کرنے کا واحد حقیقت پسندانہ اور قابل عمل طریقہ ہے۔ چینی ایلچی نے کہا کہ یوکرین میں بحران شروع ہونے کے بعد سے، تمام محاذوں پر مسائل ابھرے ہیں اور مذاہب، ثقافتوں اور معاشروں کے درمیان تصادم اور تنازعات گہرے ہوتے جا رہے ہیں۔ تنازعات کا طول ہونا، ان میں توسیع اور پیچیدگی دونوں ممالک کے لیے انتہا کو پہنچ گئی ہے اور یہ کہ تنازعہ اور تصادم میں کسی کی فتح نہیں ہوتی۔

انہوں نے کہا کہ کہ چین کو امید ہے کہ تمام متعلقہ فریق معقولیت اور تحمل کا مظاہرہ کریں گے، بات چیت کریں گے اور سیاسی طریقوں سے مشترکہ سیکورٹی خدشات کو حل کرنے کے لیے خود کو آمادہ کریں گے۔ 

۱۸ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کینیڈا ۔ رچمنڈ ۔ چینی قمری سال نو۔ تیاریاں

کینیڈا کے برٹش کولمبیا کے رچمنڈ میں چینی قمری سال نو پر پھولوں اور تحائف کی نمائش میں ایک خاتون پھول خرید رہی ہے۔(شِنہوا)

۱۸ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کینیڈا ۔ رچمنڈ ۔ چینی قمری سال نو۔ تیاریاں

کینیڈا کے برٹش کولمبیا کے رچمنڈ میں چینی قمری سال نو پر پھولوں اور تحائف کی نمائش میں ایک خاتون پھول خرید رہی ہے۔(شِنہوا)

۱۸ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کینیڈا ۔ رچمنڈ ۔ چینی قمری سال نو۔ تیاریاں

کینیڈا کے برٹش کولمبیا کے رچمنڈ میں چینی قمری سال نو پر پھولوں اور تحائف کی نمائش میں لوگ پودے خرید رہے ہیں۔(شِنہوا)

۱۸ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کینیڈا ۔ رچمنڈ ۔ چینی قمری سال نو۔ تیاریاں

کینیڈا کے برٹش کولمبیا کے رچمنڈ میں چینی قمری سال نو پر پھولوں اور تحائف کی نمائش میں لوگ پودے خرید رہے ہیں۔(شِنہوا)

۱۸ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کینیڈا ۔ رچمنڈ ۔ چینی قمری سال نو۔ تیاریاں

کینیڈا کے برٹش کولمبیا کے رچمنڈ میں چینی قمری سال نو پر پھولوں اور تحائف کی نمائش میں ایک شخص آرائشی اشیاء خرید رہا ہے۔(شِنہوا)

۱۸ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کینیڈا ۔ رچمنڈ ۔ چینی قمری سال نو۔ تیاریاں

کینیڈا کے برٹش کولمبیا کے رچمنڈ میں چینی قمری سال نو پر پھولوں اور تحائف کی نمائش میں ایک شخص آرائشی اشیاء خرید رہا ہے۔(شِنہوا)

۱۸ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین۔ برفباری کے مناظر

چین، شمالی صوبہ شنشی کے شہر لین فین کی کاؤنٹی شیانگ فین میں برف سے ڈھکے میدان کو دیکھا جاسکتا ہے۔(شِںہوا)

۱۸ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین۔ برفباری کے مناظر

چین، مشرقی صوبہ شانگ ڈونگ کی گاؤ چھنگ کاؤنٹی میں دریائے زرد کے ساتھ برفباری کا ایک دلکش نظارہ۔ (شِںہوا)

۱۸ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین۔ برفباری کے مناظر

چین، مشرقی صوبہ انہوئی کے شہر تونگ لنگ میں تیان جنگ جھیل پر برفباری کا دلکش نظارہ۔ (شِںہوا)

۱۸ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین۔ برفباری کے مناظر

چین، مشرقی صوبہ جیانگ سو کے شہر سو ژو کی قدیم اسٹریٹ شان تانگ میں برفباری کا دل کو چھو لینے والا نظارہ۔ (شِںہوا)

۱۸ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکی فوج کے سربراہ کی یوکرینی ہم منصب سے م...

امریکی فوج کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف جنرل مارک ملی نے یوکرین کے چیف ملٹری آفیسر جنرل ویلیری زلوزنی سے ملاقات کی ہے،غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی فوج کے جوائنٹ چیفس آف سٹاف کے چیئرمین جنرل مارک ملی نے یوکرین کی سرحد کے قریب جنوب مشرقی پولینڈ میں ایک نامعلوم مقام پر یوکرین کے چیف ملٹری آفیسر جنرل ویلیری زلوزنی سے چند گھنٹے تک ملاقات کی ،جنرل ملی کے ترجمان کے مطابق ہمیں امید تھی کہ کہ زلوزنی اس ہفتے نیٹو اور دیگر دفاعی سربراہوں کی میٹنگ کے لیے برسلز جائیں گے تاہم ایسا نہ ہونے کے باعث ملی اور زلوزنی نے فوری طور پر سرحد کے قریب پولینڈ میں ملنے کا فیصلہ کیا،انہوں نے کہا کہ یہ ملاقات ملی کو نیٹو سربراہان اجلاس کے دوران زلوزنی کے تحفظات اور دیگر فوجی رہنمائوں کو معلومات فراہم کرنے میں مددگار ثابت ہوگی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۸ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اقوام متحدہ کا برکینا فاسو میں اغوا کی گئی 5...

اقوام متحدہ نے شمالی برکینا فاسو میں مشتبہ عسکریت پسندوں کی جانب سے اغوا کی گئی 50خواتین کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے،رپورٹس کے مطابق شمالی برکینا فاسو میں گزشتہ ہفتے مشتبہ عسکریت پسندوں نے 50خواتین کو اغوا کر لیا تھا،اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے سربراہ وولکر ترک نے خواتین کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے، انہوں نے تمام مغوی خواتین کی فوری اور غیر مشروط ر ہائی اور حکام سیاس حوالے سے ایک موثر ، غیر جانبدارانہ اور آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا تاکہ ذمہ داروں کی نشاندہی کر کے ان کا محاسبہ کیا جا سکے ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۸ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

حکومتیں غریب بچوں کو تعلیمی فنڈز فراہم کرنے...

اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ کی تنظیم یونیسف نے کہا کہ غریب گھرانوں کے بچے قومی تعلیمی فنڈز سے کم فائدہ اٹھا رہے ہیں ، اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ (یونیسف)نے شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ حکومتیں ان بچوں پر خاطر خواہ سرمایہ کاری نہیں کر رہی ہیں جن کو تعلیم کی سب سے زیادہ ضرورت ہے،رپورٹ میں کہا گیا کہ 102ممالک کے اعداد و شمار کا جائزہ لینے کے بعد پتہ چلا ہے کہ غریب ترین گھرانوں کے بچے قومی عوامی تعلیمی فنڈ سے سب سے کم فائدہ اٹھاتے ہیں،یونیسف کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر کیتھرین رسل نے ایک بیان میں کہا کہ انتہائی غریب بچوں کے لئے مختص کیے گئے 20فیصد قومی تعلیمی فنڈز کے صرف 16فیصد بچے مستفید ہورہے ہیں جبکہ امیر ترین بچے ان تعلیمی فنڈز کے 28فیصد فائدہ اٹھا رہے ہیں جو انتہائی غریب بچوں کے لئے مختص کیے گئے فنڈ سے زیادہ ہے ،ایگزیکٹو ڈائریکٹر کہ حقیقی ترقی تب ہی آسکتی ہے جب ہم ہر بچے پر سرمایہ کاری کریں۔

انہوں نے کہاکہ اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ سب سے امیر گھرانوں کے بچے غریب ترین سیکھنے والوں کے مقابلے میں پبلک ایجوکیشن فنڈ کی چھ گنا سے زیادہ رقم سے مستفید ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ آئیوری کوسٹ اور سینیگال جیسے درمیانی آمدنی والے ممالک میں امیرگھرانوں کے بچوں پر غریب ترین لوگوں کے مقابلے میں تقریبا چار گنا زیادہ تعلیمی خرچ کیا گیا،انہوں نے کہا کہ انتہائی غریب بچوں کا دیہی علاقوں میں رہنے کا امکان بھی زیادہ ہوتا ہے جو کہ عام طور پر سہولیات سے محروم ہیں۔یونیسیف نے کہاکہ وبائی مرض کووڈ 19سے پہلے بھی دنیا بھر میں تعلیمی نظام بڑے پیمانے پر بچوں کو ناکام بنا رہے تھیجس میں لاکھوں طلبا سکول جاتے تھے لیکن پڑھنے اور ریاضی کی بنیادی مہارتوں کو سمجھنے سے قاصرتھے ،یاد رہے کہ اقوام متحدہ کی ایجنسی نے حالیہ تخمینوں کا حوالہ دیتے ہوئے مزید کہا کہ عالمی سطح پر تمام 10 سال کے بچوں میں سے دو تہائی ایک سادہ تحریر کو پڑھنے اور سمجھنے سے قاصر ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۸ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

انڈونیشیا میں 7شدت کا زلزلہ، سونامی وارننگ ج...

انڈونیشیا کے شمالی صوبے مالوکو جزیرے میں 7.0شدت کے زلزلے سے زمین لرز اٹھی، جبکہ سونامی وارننگ جاری کردی گئی،عالمی میڈیا کے مطابق آنے والے زلزلے کی شدت 7.0 ریکارڈ کی گئی ہے، پیسیفک سونامی وارننگ سینٹر نے زلزلے کے بعد سونامی وارننگ جاری کی ہے جس میں کہا کہ زلزلے کے مرکز کے 300کلومیٹر کے اندر واقع ساحلوں پر خطرناک سونامی کی لہریں آسکتی ہیں، رپورٹس کے مطابق انڈونیشیا میں آنے والے زلزلے کے جھٹکے ملائیشیا میں بھی محسوس کیے گئے ہیں تاہم اب تک زلزلے کے نتیجے میں کوئی جانی یا مالی نقصان رپورٹ نہیں ہوا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۸ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

متحدہ عرب امارات نے نیشنل میڈیا آفس کے قیام...

متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نھیان نے نیشنل میڈیا آفس کے قیام کے لیے وفاقی قانون جاری کر دیا،غیر ملکی میڈیا کے مطابق نئے ادارے کا مقصد متحدہ عرب امارات کے میڈیا کے ایکو سسٹم کو مزید فروغ دینا ہے تاکہ ملکی مفادات کو پورا اور علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر میڈیا سیکٹر کی پوزیشن کو مضبوط کیا جا سکے،قانون میں کہا گیا ہے کہ نیشنل میڈیا آفس وزیر برائے صدارتی عدالت کو رپورٹ کرے گا اور اپنے فرائض اور مینڈیٹ کو پورا کرنے میں مالی اور انتظامی طور پر خود مختار ہوگا،یہ ملک کی میڈیا انڈسٹری کی قیادت کرنے کے لیے ایک ہنر مند نسل کو بااختیار بنانے کے علاوہ میڈیا شراکت داروں کے درمیان تعاون اور کوششوں کو بھی مستحکم کرے گا،رپورٹس کے مطابق شیخ محمد بن زاید آل نھیان نے ایک وفاقی فرمان جاری کیا ہے جس کے تحت زاید بن حمدان بن زاید آل نھیان کو وزیر کے عہدے کے ساتھ نیشنل میڈیا آفس کا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۸ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

یوکرین کے صدر کے مشیر مستعفی ہو گئے

یوکرین صدارتی دفتر کے مشیر اولیکسی اریستووچ نے مستعفی ہونے کا اعلان کیا ہے،ایک بیان میں اولیکسی نے استعفی دینے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ میں مثالی مہذب رویہ پیش کرنا چاہتا ہوں،جب کوئی بنیادی غلطی کی جائے تو ضروری ہے کہ استعفی دے دیا جائے،انہوں نے دنیپرو کے اور یوکرین کے عوام سے بھی معذرت کی ہے،واضح رہے کہ 14جنوری کو دنیپرو میں ایک 9منزلہ رہائشی عمارت پر میزائل گرا تھا، حملے میں 40سے زیادہ شہری ہلاک ہو گئے تھے، یوکرین نے جاری کردہ اعلان میں روس کو حملے کا ذمہ دار ٹھہرایا تھا لیکن روس نے اس دعوے کی تردید کی تھی،یوکرین صدارتی دفتر کے مشیر اولیکسی اریستووچ نے ایک ٹیلی ویژن پروگرام میں موضوع سے متعلق بیان میں کہا تھا کہ ممکن ہے کہ دنیپرو کی رہائشی عمارت پر میزائل یوکرین فضائی دفاعی نظام کی اپنی غلطی سے گرا ہو،روس صدارتی پیلس کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے بھی اریستووچ کے بیان کی مثال دی اور حملے کے روسی فوج کی طرف سے کئے جانے سے متعلق دعووں کی تردید کی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۸ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ایک اہم شہر کو الشباب سے آزاد کروالیا گیا ہے...

صومالیہ فوج نے دہشتگرد تنظیم الشاب کے قبضے میں موجود ہرقار دہرہ نامی شہر کو بارہ سال بعد آزاد کروا لیا ہے،صومالی وزیر دفاع عبدالقادر محمد نور نے اس بات کا اظہار کیا اور برایا کہ گالچاد اور جیل دہیر نامی شہروں کو بھی دہشتگردوں سے پاک کروا لیا گیا ہے،الشباب کی جانب سے زیر قبضہ شہر ہرار دہیر اس تنظیم کا ہیڈ کوارٹر بن چکا تھا ،واضح رہے کہ دہشتگردوں کے خلاف آپریشن جاری ہے جبکہ الشباب اکثر شہروں اور قصبوں پر حملے کرتی رہتی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۸ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکی پارلیمانی وفد نے تل ابیب میں نیتن یاہ...

اسرائیلی حکام اور قریبی ذرائع کے مطابق ڈیموکریٹک امریکی سینیٹر جیکی روزن نے اسرائیلی حکومت سے کہا ہے کہ وہ اس ہفتے سینیٹ کے دو طرفہ وفد کی قیادت کرتے ہوئے اسرائیل کی دو انتہائی دائیں بازو کی اتحادی جماعتوں کے کسی بھی رکن سے ملاقات نہیں کرنا چاہتیں،وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو اپنی حکومت کے قیام سے لے کراب تک اسرائیل کی سب سے دائیں بازو کی اور مذہبی حکومت کی قیادت کر رہے ہیں، جس میں ایتمار بن گویر اور بزلئیل سموتریش شامل ہیں۔ یہ دونوں لیڈر انتہائی دائیں بازو کے سیاست دان نسل پرست اور جنونی یہودی بیان بازی کے لیے مشہور ہیں۔ انہیں وزیر کے اعلی عہدوں پر فائزکیا گیا ہے،بین گویر کی "یہودی پاور پارٹی اور سموتریش کی قیادت میں مذہبی صہیونیت پارٹی کے پاس کنیسٹ میں 15نشستیں ہیں اور وہ نیتن یاہو کے اتحاد کے اہم ارکان ہیں،سینیٹر جیمز لنکفورڈ کے ساتھ روزن جس وفد کی قیادت کر رہی ہیں وہ ان قانون سازوں پر مشتمل ہے جو ابراہیم معاہدوں کا حصہ ہیں۔

وہ اسرائیل اور کئی عرب ریاستوں کے درمیان ٹرمپ انتظامیہ کی ثالثی میں امن معاہدوں کی حمایت اور توسیع کے لیے تشکیل دیا گیا ہے،وفد کے خطے کے دورے کا آخری پڑا اسرائیل ہے جس میں مراکش، متحدہ عرب امارات اور بحرین کے دورے بھی شامل ہیں۔ وفد میں سینیٹرز کرسٹن گلیبرانڈ، مائیکل بینیٹ، ڈین سلیوان، مارک کیلی اور ٹیڈ بڈ بھی شامل ہیں،اسرائیلی دورے میں نیتن یاہو، کنیسٹ سپیکر امیر اوہانا اور دیگر اسرائیلی حکام اور نمائندوں سے ملاقاتیں متوقع ہیں،اس سفرسے پہلے اسرائیلی حکام نے کہا تھا کہ مسز روزن اور ان کی ٹیم نے واضح کر دیا تھا کہ وہ نہیں چاہتے کہ بین گویر کی پارٹی یا سموتریش کی مذہبی صہیونی پارٹیوں کے اراکین ان کی کسی بھی میٹنگ میں شرکت کریں خاص طور پر وہ لوگ جو کنیسٹ میں ہیں۔ روزن کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ "یہ سینیٹر روزن کی درخواست تھی کہ وہ دونوں انتہائی دائیں بازو کی جماعتوں کے اراکین سے ملاقات نہیں کریں گی،اسرائیلی وزارت خارجہ کے حکام نے کہا کہ وفد کی انتہائی دائیں بازو کی جماعتوں کے کسی رکن سے ملاقات طے نہیں تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۸ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پیرو میں صدر مخالف احتجاجی مظاہروں میں تیزی...

لاطینی امریکہ کے ملک پیرو میں حکومت مخالف مظاہرے جاری ، مظاہرین نے صدر دینا بولوارتے کے استعفے اور قبل از وقت انتخابات کا مطالبہ کر دیا،دارالحکومت لیما سمیت کئی شہروں کے مرکزی مقامات پر مظاہرین نے سڑکوں پر رکاوٹیں کھڑی کر دیں،مظاہرین نے انٹر سٹی ہائی ویز کو آمدورفت کے لیے بند کر دیا جس سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں،دوسری جانب صدر بولوارتے نے کارکنوں کے ساتھ بات چیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مظاہرین کے مطالبات کو پر امن طریقے سے سننے کے لیے ہم اپنے دل و ہاتھوں کے دروازے کھول رہے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۸ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سعودی عرب نے حج اور عمرہ کی جامع ہیلتھ انشور...

سعودی عرب نے بیرون ملک سے آنے والے عازمین حج کے لیے حج اور عمرہ کی جامع ہیلتھ انشورنس لاگت میں 63فیصد تک کمی کردی،سعودی میڈیا کے مطابق حج ایکسپو 2023کے اختتام پر حج اور عمرہ کی وزارت نے انشورنس لاگت کو 235سعودی ریال سے کم کر کے صرف 87 سعودی ریال کر دیا جو کہ 63فیصد کمی بنتی ہے،حج اور عمرہ کی وزارت نے اس حوالے سے کی گئی اپنی ٹویٹ میں مزید بتایا کہ عازمین حج کے انشورنس پریمیم 109ریال میں بھی 73فیصد تک کمی کر کے 29ریال کردی گئی ہے،غیر ملکی عازمین حج کی انشورنس کوریج کا دورانیہ 90دنوں کے لیے ہے جو سعودی عرب میں داخل ہونے کے دن سے شروع ہوجاتا ہے اور ملکی حدود کے اندر ہی نافذ العمل ہوگا،انشورنس میں ہنگامی حالات جیسے حادثات کے نتیجے میں موت، مستقل معذوری، ٹریفک حادثے میں زخمی ہونا، مختلف بیماریوں کے لیے اسپتال میں داخل ہونا اور بچے کی پیدائش کے علاوہ حادثے میں انتقال کرجانے والوں کی لاشوں کو ان کے ملکوں تک پہنچانا بھی شامل ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۸ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بھارت، جیل میں قیدیوں کی سالگرہ منانے کی تصا...

بھارتی ریاست کرناٹک میں قیدیوں کی شاندار طریقے سے سالگرہ منانے کی تصاویر منظر عام پر آگئیں،بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلورو جیل میں مختلف جرائم کی سزا کاٹنے والے قیدیوں نے دھوم دھام سے اپنے ساتھی کی سالگرہ منائی، کیک کاٹا گیا اورموبائل فون سے بنائی گئی سالگرہ کی تقریب کی تصاویر سوشل میڈیا پرشئیر کی گئیں،قیدیوں نے ایک دوسرے کو کیک کھلایا اور سیفلیاں بھی بنوائیں، تصاویر سامنے پرجیل انتظامیہ میں کھلبلی مچ گئی اور اعلی حکام نے جیل کا دورہ کیا اور واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیا، سوشل میڈیا صارفین نے جیل میں اہتمام کے ساتھ قیدیوں کی سالگرہ منانے پر حکام کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۸ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین۔ برفباری کے مناظر

چین، وسطی صوبہ ہوبے کے شہر شیانگ یانگ کے ایک قدیم قصبے میں برفباری کا دلکش منظر۔ (شِںہوا)

۱۸ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اسرائیل نے اردن کے سفیر کو مسجد اقصی میں داخ...

اسرائیل نے دہشتگردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اردن کے سفیر کو مسجد اقصی میں داخل ہونے سے روک دیا،اردن کی وزارت خارجہ کے ترجمان سفیر سنان مجالی کے مطابق عمان میں اسرائیل کے سفیر کو طلب کرکے اسرائیلی اقدام پرسخت احتجاج کیا گیا،ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ سخت الفاظ میں احتجاجی مراسلہ اسرائیلی سفیرکے حوالے کیا گیا اورانہیں مراسلہ فوری طورپر اسرائیل کی حکومت کو بھیجنے کو کہا گیا، احتجاجی مراسلے میں تل ابیب میں متعین اردنی سفیر کو مسجد اقصی کے دورے سے روکنے پر سخت احتجاج کیا گیا ہے،ترجمان کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس اور مسجد اقصی کے امور کی تمام ترذمہ داری اردن کی ہے اور اردنی اوقاف، اسلامی امور اور مقدس مقامات، مسجد اقصی/الحرم الشریف کے تمام امور کو منظم کرنے اور اس تک رسائی کو منظم کرنے کے لیے خصوصی دائرہ اختیارکے ساتھ قانونی اتھارٹی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۸ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین اور ملائیشیا کے وزرائے خارجہ کا بیلٹ ای...

بیجنگ (شِنہوا) چین کے وزیر خارجہ چھن گانگ نے ملائیشیا کے اپنے ہم منصب زیمبری عبدالقادر کے ساتھ فون پر بات چیت کی ہے۔ اس موقع پر دونوں وزرائے خارجہ نے بیلٹ اینڈ روڈ تعاون کو آگے بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔

چھن نے اس بات چیت کے دوران  کہا کہ چین ملائیشیا کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہے تاکہ رواں سال چین۔ ملائیشیا جامع اسٹریٹجک شراکت داری کے قیام کی 10ویں سالگرہ اور آئندہ سال سفارتی تعلقات کے قیام کی 50ویں سالگرہ کے موقع پر دو طرفہ تعلقات کو نئی سطح پر لے جایا جا سکے۔ 

چھن نے کہا کہ چین ملائیشیا کی نئی حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے آمادہ ہے تاکہ چین ۔ملائیشیا تعاون اور دیگر طریقہ ہائے کار پر اعلیٰ سطح کمیٹی کے کردار کو مکمل طور پر بروئے کار لایا جائے، اعلیٰ معیار کے بیلٹ اینڈ روڈ تعاون کو فروغ دیا جائے اور اہم منصوبوں میں ٹھوس پیش رفت کی جائے۔ 

انہوں نے کہا کہ چین علاقائی امن اور استحکام کے مشترکہ تحفظ کے لیے علاقائی ملکوں  کے ساتھ تعاون کو مزید گہرا کرنے کا خواہاں ہے۔ اس کے ساتھ  چین اور جنوب مشرقی ایشیائی ملکو ں کی تنظیم کے درمیان جامع تزویراتی شراکت داری کو مضبوط اور مستحکم کرنے کے لیے ملائیشیا کے ساتھ مل کر کام کرنے کا منتظر  ہے۔

چھن نے کہا کہ چین کی وبا کی روک تھام کی پالیسی  کے بارے میں ملائیشیا کی حکومت اور معاشرے کے مختلف شعبے با مقصد اور منصفانہ خیالات کے حامل ہیں اور چینی سیاحوں کو اپنے ملک میں خوش آمدید کہتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ چین اس سب کے لیے ان کو سراہتا ہے۔

چھن نے کہا انہیں یقین ہے کہ مشترکہ کوششوں سے دونوں فریق جلد ہی عملے کے معمول کے تبادلوں  کو بحال کریں گے۔

زیمبری نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے  چھن کو چینی وزیر خارجہ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی۔

انہوں نے کہا کہ ملائیشیا اور چین کے درمیان دیرینہ دوستی قائم ہے اور ان کا ملک چین کو ایک اہم شراکت دار کے طور پر دیکھتا ہے اور چین کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔

زیمبری نے کہا کہ ملائیشیا چین کے ساتھ اعلیٰ سطح کے تبادلوں اور عوام کے مابین رابطے کو مستحکم  بنانے اور بیلٹ اینڈ روڈ تعاون کے امکانات کو بروئے کار لانے کے لیے تیار ہے تاکہ دوطرفہ تعلقات کی زیادہ سے زیادہ ترقی کا حصول ممکن بنا یا جا سکے۔

۱۸ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین اور ملائیشیا کے وزرائے خارجہ کا بیلٹ ای...

بیجنگ (شِنہوا) چین کے وزیر خارجہ چھن گانگ نے ملائیشیا کے اپنے ہم منصب زیمبری عبدالقادر کے ساتھ فون پر بات چیت کی ہے۔ اس موقع پر دونوں وزرائے خارجہ نے بیلٹ اینڈ روڈ تعاون کو آگے بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔

چھن نے اس بات چیت کے دوران  کہا کہ چین ملائیشیا کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہے تاکہ رواں سال چین۔ ملائیشیا جامع اسٹریٹجک شراکت داری کے قیام کی 10ویں سالگرہ اور آئندہ سال سفارتی تعلقات کے قیام کی 50ویں سالگرہ کے موقع پر دو طرفہ تعلقات کو نئی سطح پر لے جایا جا سکے۔ 

چھن نے کہا کہ چین ملائیشیا کی نئی حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے آمادہ ہے تاکہ چین ۔ملائیشیا تعاون اور دیگر طریقہ ہائے کار پر اعلیٰ سطح کمیٹی کے کردار کو مکمل طور پر بروئے کار لایا جائے، اعلیٰ معیار کے بیلٹ اینڈ روڈ تعاون کو فروغ دیا جائے اور اہم منصوبوں میں ٹھوس پیش رفت کی جائے۔ 

انہوں نے کہا کہ چین علاقائی امن اور استحکام کے مشترکہ تحفظ کے لیے علاقائی ملکوں  کے ساتھ تعاون کو مزید گہرا کرنے کا خواہاں ہے۔ اس کے ساتھ  چین اور جنوب مشرقی ایشیائی ملکو ں کی تنظیم کے درمیان جامع تزویراتی شراکت داری کو مضبوط اور مستحکم کرنے کے لیے ملائیشیا کے ساتھ مل کر کام کرنے کا منتظر  ہے۔

چھن نے کہا کہ چین کی وبا کی روک تھام کی پالیسی  کے بارے میں ملائیشیا کی حکومت اور معاشرے کے مختلف شعبے با مقصد اور منصفانہ خیالات کے حامل ہیں اور چینی سیاحوں کو اپنے ملک میں خوش آمدید کہتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ چین اس سب کے لیے ان کو سراہتا ہے۔

چھن نے کہا انہیں یقین ہے کہ مشترکہ کوششوں سے دونوں فریق جلد ہی عملے کے معمول کے تبادلوں  کو بحال کریں گے۔

زیمبری نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے  چھن کو چینی وزیر خارجہ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی۔

انہوں نے کہا کہ ملائیشیا اور چین کے درمیان دیرینہ دوستی قائم ہے اور ان کا ملک چین کو ایک اہم شراکت دار کے طور پر دیکھتا ہے اور چین کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔

زیمبری نے کہا کہ ملائیشیا چین کے ساتھ اعلیٰ سطح کے تبادلوں اور عوام کے مابین رابطے کو مستحکم  بنانے اور بیلٹ اینڈ روڈ تعاون کے امکانات کو بروئے کار لانے کے لیے تیار ہے تاکہ دوطرفہ تعلقات کی زیادہ سے زیادہ ترقی کا حصول ممکن بنا یا جا سکے۔

۱۸ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین اور ملائیشیا کے وزرائے خارجہ کا بیلٹ ای...

بیجنگ (شِنہوا) چین کے وزیر خارجہ چھن گانگ نے ملائیشیا کے اپنے ہم منصب زیمبری عبدالقادر کے ساتھ فون پر بات چیت کی ہے۔ اس موقع پر دونوں وزرائے خارجہ نے بیلٹ اینڈ روڈ تعاون کو آگے بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔

چھن نے اس بات چیت کے دوران  کہا کہ چین ملائیشیا کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہے تاکہ رواں سال چین۔ ملائیشیا جامع اسٹریٹجک شراکت داری کے قیام کی 10ویں سالگرہ اور آئندہ سال سفارتی تعلقات کے قیام کی 50ویں سالگرہ کے موقع پر دو طرفہ تعلقات کو نئی سطح پر لے جایا جا سکے۔ 

چھن نے کہا کہ چین ملائیشیا کی نئی حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے آمادہ ہے تاکہ چین ۔ملائیشیا تعاون اور دیگر طریقہ ہائے کار پر اعلیٰ سطح کمیٹی کے کردار کو مکمل طور پر بروئے کار لایا جائے، اعلیٰ معیار کے بیلٹ اینڈ روڈ تعاون کو فروغ دیا جائے اور اہم منصوبوں میں ٹھوس پیش رفت کی جائے۔ 

انہوں نے کہا کہ چین علاقائی امن اور استحکام کے مشترکہ تحفظ کے لیے علاقائی ملکوں  کے ساتھ تعاون کو مزید گہرا کرنے کا خواہاں ہے۔ اس کے ساتھ  چین اور جنوب مشرقی ایشیائی ملکو ں کی تنظیم کے درمیان جامع تزویراتی شراکت داری کو مضبوط اور مستحکم کرنے کے لیے ملائیشیا کے ساتھ مل کر کام کرنے کا منتظر  ہے۔

چھن نے کہا کہ چین کی وبا کی روک تھام کی پالیسی  کے بارے میں ملائیشیا کی حکومت اور معاشرے کے مختلف شعبے با مقصد اور منصفانہ خیالات کے حامل ہیں اور چینی سیاحوں کو اپنے ملک میں خوش آمدید کہتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ چین اس سب کے لیے ان کو سراہتا ہے۔

چھن نے کہا انہیں یقین ہے کہ مشترکہ کوششوں سے دونوں فریق جلد ہی عملے کے معمول کے تبادلوں  کو بحال کریں گے۔

زیمبری نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے  چھن کو چینی وزیر خارجہ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی۔

انہوں نے کہا کہ ملائیشیا اور چین کے درمیان دیرینہ دوستی قائم ہے اور ان کا ملک چین کو ایک اہم شراکت دار کے طور پر دیکھتا ہے اور چین کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔

زیمبری نے کہا کہ ملائیشیا چین کے ساتھ اعلیٰ سطح کے تبادلوں اور عوام کے مابین رابطے کو مستحکم  بنانے اور بیلٹ اینڈ روڈ تعاون کے امکانات کو بروئے کار لانے کے لیے تیار ہے تاکہ دوطرفہ تعلقات کی زیادہ سے زیادہ ترقی کا حصول ممکن بنا یا جا سکے۔

۱۸ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

الجزائر میں خرگوش کے نام پر بلی کا گوشت فروخ...

الجزائر میں خرگوش کے نام پر بلی کا گوشت فروخت ہونے کا انکشاف ہوا ہے،غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق الجزائر کی انتظامیہ نے شہریوں کے لیے انتباہ جاری ہے کہ وہ گوشت خریدتے ہوئے خیال رکھیں کیوں کہ ملک میں کچھ مقامات پر خرگوش کے نام پر بلی کا گوشت فروخت ہو رہا ہے،رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ انتظامیہ نے عوام کو کہا ہے کہ وہ خرگوش کا گوشت خریدتے وقت اس بات کو یقینی بنائیں کہ خرگوش کا سر اور ٹانگیں گوشت کے ساتھ اس وقت موجود ہوں،دوسری جانب قصائیوں کو بھی ہدایات جاری کی گئی ہے کہ وہ خرگوش کا گوشت فروخت کرتے ہوئے ان کے سر اور ٹانگیں گوشت کے ساتھ منسلک کریں تاکہ تصدیق کی جاسکے کہ یہ گوشت خرگوش کا ہی ہے،حکام کا کہنا تھا کہ بلی کے گوشت کی فروخت کی شکایات پر تحقیقات جاری ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۸ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

افغان صوبے ننگرہار میں محکمہ تعلیم کی ملازمی...

افغان صوبے ننگرہار میں محکمہ تعلیم نے مرد ملازمین کو داڑھی رکھنے اور خواتین ملازمین کو حجاب پہننے کی ہدایت کر دی،افغان میڈیا کے مطابق ننگرہارکے ایجوکیشن ڈائریکٹوریٹ سے جاری حکم نامے میں مرد ملازمین کو 'شریعت' کے مطابق داڑھی رکھنے اور باجماعت نماز اداکرنے کی ہدایت کی گئی ہے، حکم نامے میں خواتین ملازمین کو حجاب پہننے ی ہدایت کی گئی ہے،ایجوکیشن ڈائریکٹوریٹ نے ملازمین کو خبردارکیا ہے کہ حکم نامے پر عمل نہ کرنے والے ملازمین کو ملازمت سے برخاست کیا جاسکتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۸ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

نیدرلینڈز کا یوکرین کو پیٹریاٹ میزائل سسٹم د...

روس کا مقابلہ کرنے کے لیے امریکا کے بعد نیدرلینڈز نے بھی یوکرین کو پیٹریاٹ میزائل سسٹم دینے کا اعلان کر دیا،ڈچ میڈیا کے مطابق وزیراعظم مارک روتھ نے یوکرین کو پیٹریاٹ میزائل ڈیفنس سسٹم دینے کا کہا ہے،ڈچ وزیراعظم نے یوکرین کو پیٹریاٹ میزائل سسٹم دینے کا اعلان واشنگٹن میں امریکی صدر بائیڈن سے ملاقات میں کیا، اس سے پہلے امریکا بھی یوکرین کو جدید پیٹریاٹ میزائل سسٹم دینے کا کہہ چکا ہے،واضح رہے کہ امریکا اور یورپی ممالک روس کی یوکرین میں جارحیت کے خلاف یوکرین کی فوجی امداد کر رہے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۸ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سعودی ولی عہد کا ثقافت اورسیاحت کی ترقی کیلئ...

سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ایونٹس انویسٹمنٹ فنڈ (ای آئی ایف)کے اجرا کا اعلان کیا ہے،اس کا مقصد مملکت بھرمیں ثقافت، سیاحت، تفریح اورکھیلوں کے شعبے کے لیے پائیدار انفراسٹرکچر تیار کرنا ہے،نیا قائم کردہ فنڈمملکت کے ویژن 2030کے اہداف کے مطابق ایک متحرک اور فعال سعودی معاشرے کی تشکیل میں کردار ادا کرے گااورغیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافے کے مواقع پیدا کرے گا،سعودی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق فنڈ 2045 تک 28ارب ریال (7.45ارب ڈالر)کے جی ڈی پی کے لیے براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کے مواقع کوفروغ دینے اوربڑھانے پرتوجہ مرکوزکرے گا،ای آئی ایف ویژن 2030 کی اہم بنیادوں میں سے ایک کی سرکردہ کردار ادا کرے گا۔اس ویژن کے تحت مملکت کی معیشت کو متنوع بنایا جارہا ہے اورغیر تیل سالانہ جی ڈی پی میں سیاحت کے شعبے کی شراکت کو بڑھانے کی حمایت کر رہا ہے۔اس وقت سیاحت کی مجموعی قومی پیداوار میں شرح 3 فی صد ہے اور سعودی عرب اسے 2030تک 10فی صد بڑھانا چاہتاہے،ایس پی اے نے مزید کہا کہ اس فنڈ کا مقصد نجی اور سرکاری شعبوں کے درمیان مقامی صنعت کو فروغ دینے کے لیے تزویراتی شراکت داری پیدا کرنا ، ایونٹس انڈسٹری میں معاون ماحول کو محفوظ بنانا اور شہریوں کے لیے روزگار کے مواقع اضافہ کرنا ہے،ای آئی ایف کا ایک مقصد سعودی عرب کو ایونٹس کے شعبے میں عالمی مرکز اورعالمی سیاحتی مقام کے طور پر پیش کرنے میں کردارادا کرنا بھی ہے،رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ای آئی ایف 2030 تک 35 سے زیادہ مقامات کی ترقی کا تصور پیش کرے گا،ان کی مالی اعانت اور نگرانی کرے گا ، جہاں اس کے اثاثوں میں انڈور ایرینا ، آرٹ گیلریاں ، تھیٹر ، کانفرنس سینٹرز، ہارس ریسنگ ٹریک اور آٹو ریسنگ ٹریک شامل ہیں،فنڈ کا ہدف 2023 میں اپنا پہلا اثاثہ فراہم کرنا ہے اوروہ اعلی ماحولیاتی، سماجی اور گورننس (ای ایس جی)معیارات کو برقرار رکھنے کے ذریعے مملکت کے پائیدارایجنڈے کی تکمیل کے لیے پرعزم ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۸ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

جرمنی ، احتجاج کرنے پر ماحولیاتی کارکن گریٹا...

جرمنی میں بین القوامی شہرت یافتہ موحولیاتی کارکن گریٹا تھنبرگ کو احتجاج کرنے پر گرفتار کر لیا گیا، چند گھنٹے بعد پولیس نے انہیں شناخت کرنے کے بعد رہا کردیا،مغربی جرمنی کی ریاست ناردرائن ویسٹا فیلیا میں کوئلے کی کان کے مالکان اور حکومت کے درمیان کوئلے کی پیداوار اور ترسیل کو بڑھانے کیلئے کان کی توسیع کا معاہدہ طے پایا تھا جس کے تحت لزرتھ سمیت پانچ دیہات کو مکمل طور پر مسمار کیا جانا تھا،ماحولیاتی کارکنان پانچوں دیہات کو بچانے کیلئے کان کے توسیعی منصوبے میں آنے والے دیہاتوں کے مکانوں میں ٹھہر کر احتجاج کر رہے تھے، ان کا کہنا تھا کہ جرمنی کو کوئلے کی پیداوار مزید بڑھانے کے بجائے رینیوایبل اینرجی کی طرف منتقل ہونا چاہے،پولیس کا کہنا تھا کہ مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے کی گئی کارروائی کے بعد کچھ مظاہرین نے کان کے دہانے کی طرف مارچ شروع کیا، ہم نے مظاہرین کو کان کے خطرناک کنارے تک جانے سے رک جانے اور اپنی شناخت کروانے کا کہا تاہم مظاہرین نے کان کے خطرناک دہانے کیلئے پیش قدمی جاری رکھی جس پر پولیس نے زبردستی مظاہرین کو روکا اور انہیں اپنی حراست میں لے لیا،پولیس کے مطابق دیگر مظاہرین کے ساتھ گریٹا تھنبرگ کو بھی حراست میں لیا گیا تھا اور تین افسران نے انہیں کان کے دہانے سے دور لے جاکر پولیس وین میں بٹھادیا تھا،گرفتاری سے قبل احتجاجی مظاہروں کے دوران ہفتے کے روز گریٹا تھنبرگ نے تقریبا 6ہزار مظاہرین کو خطاب کرتے ہوئے کوئلے کی کان کے توسیعی منصوبے کو حالیہ اور مستقبل کی نسلوں سے بیوفائی قرار دیا تھا، انہوں نے کہا تھا کہ جرمنی دنیا میں آلودگی پھلانے والا درجہ اول کا ملک ہے اور اس معاملے میں اس کا احتساب ہونا چاہئے،پولیس کا کہنا تھا کہ کان کے خطرناک دہانے سے دور ہٹانے اور شناخت کے بعد گریٹا تھنبرگ سمیت دیگر مظاہرین کو رہا کر دیا گیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۸ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

صومالیہ میں ملٹری بیس پر دہشتگرد حملہ، فوجی...

صومالیہ میں ملٹری بیس پر دہشتگردوں کے حملے کے نتیجے میں بیس کمانڈر سمیت 7اہلکار ہلاک ہو گئے،غیر ملکی میڈیا کے مطابق صومالین فوجی حکام کا کہنا تھا کہ القائدہ سے منسلک دہشتگرد تنظیم الشباب کے دہشتگردوں نے دارالخلافہ موگادیشو سے 60کلومیٹر کے مفاصلے پر وسطی صومالیا کے علاقے ہوادلے میں قائم ملٹری بیس پر حملہ کردیا،فوجی حکام کے مطابق دہشتگردوں نے پہلے خودکش کار دھماکہ کیا جس کے بعد ملٹری بیس پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں بیس کمانڈر سمیت 7فوجی اہکار ہلاک ہو گئے ہیں،غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایک بیان کے ذریعے دہشتگرد تنظیم الشباب نے واقعے ذمہ داری قبول کر لی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۸ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

دنیا کی معمرترین خاتون 118سال کی عمر میں انت...

سسٹرآندرے کے نام سے مشہور فرانسیسی راہبہ د عالمی جنگیںدیکھیں، کورونا وبا کا مقابلہ کیا اور 108برس کی عمر تک کام کاج میں خود کومصروف رکھا،ایک ماہ قبل ایک انٹرویو میں رینڈن نے کہا تھا کہ انہیں بڑھاپا اس لیے برا لگتا ہے کیونکہ وہ کام کاج کرنہیں پاتیں،انہوں نے کہا تھا کہ وہ بچوں کو ڈانس سکھاتی تھیں، اب دوسروں کی محتاج ہیں،رینڈن کے انتقال سے دنیا کی معمر ترین خاتون کا اعزاز ماریہ برانیس موریراکو مل گیا ہے،115برس کی موریرا امریکا میں پیداہوئیں، اب اسپین میں مقیم ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۸ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

معاشی صورت حال یہی رہی تو مارچ تک ہنگامے پھو...

صنعتکاروں کا کہنا ہے کہ سپلائی چین نہ کھلی تو بے روزگاری کا سیلاب آئے گا اور رمضان میں دالیں 1000 روپے کلو تک ہو جائیں گی۔ گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد کی فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی)آمد پر صدر ایف پی سی سی آئی عرفان شیخ نے کہا کہ ایکسپورٹرز اور امپورٹرز اسٹیٹ بینک کی طرف دیکھ رہے ہیں، سابق صدر ایف پی سی سی آئی ناصر مگوں کا کہنا تھا اسٹیٹ بینک میں بیٹھے افراد خود کو ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف سمجھتے ہیں، یہی صورت حال رہی تو مارچ تک ہنگامے پھوٹ پڑیں گے۔ ناصرمگوں کا کہنا تھا اوپن اکانٹ میں ڈالر منتقلی کی اجازت دی جائے، جب مر رہے ہوں تو مرا ہوا بھی حلال ہو جاتا ہے، ایران سے یورپ اور انڈیا بارٹر ٹریڈ کر رہا ہے، اس طرح کروڑوں ڈالرز بچائے جا سکتے ہیں، سپلائی چین نہ کھلی تو بے روزگاری کا سیلاب آئے گا، رمضان میں دالیں 1000 روپے کلو ہو جائیں گی، شرح سود کا مہنگائی سیکوئی تعلق نہیں ہے۔ سابق صدر ایف پی سی سی آئی انجم نثار کا کہنا تھا بحران کے حل کے لیے وزارت خزانہ اور اسٹیٹ بینک کے پاس کوئی پالیسی نہیں ہے، ایسا لگتا ہے کہ اسٹیٹ بینک کمرشل بینکس سے ملا ہوا ہے، صنعتیں بند ہو رہی ہیں اور لوگ فارغ کیے جا رہے ہیں، بینکس سے ڈالر کے تین تین ریٹس دیے جا رہے ہیں۔ سابق صدر ایف پی سی سی آئی زکریا عثمان کا اس موقع پر کہنا تھا ڈالرز کا اپنے طور انتظام پر کھلی امپورٹ کی اجازت دی جائے، ملک انارکی کی طرف جا رہا ہے۔ صنعت کار انجینئر جبار کا کہنا تھا مفتاح اسماعیل نے اسٹیٹ بینک بورڈ میں اپنے دو دوستوں کو ڈلوایا، 64 لوگ جنیوا جاتے ہیں اور بڑے ہوٹلوں میں رہتے ہیں۔ اس موقع پر شبیر منشا چھرہ کا کہنا تھا اسٹیٹ بینک افسران ایف پی سی سی آئی رہنماں کی فون کالز تک نہیں اٹھاتے جبکہ خرم سعید کا کہنا تھا مہنگائی کے خاتمے کے لیے بھارت سے سستا مال منگوایا جائے، ایکسپورٹرز کے ڈالرز کو مارکیٹ ریٹ پر لایا جائے، سینئر صنعت کار سلیم بکیا گورنر اسٹیٹ بینک سے ملازمین کو نکالنے کا ذکر کرتے ہوئے رو پڑے اور ان کا کہنا تھا 950 ملازمین میں سے صرف 350 رہ گئے ہیں، کل میرا بیٹا آیا اور کہا کہ مزید 100 ملازمین فارغ کرنا ہوں گے۔ صنعتکاروں نے گورنر اسٹیٹ بینک سے مطالبہ کیا کہ بند ہونے والی صنعت کا سود اسٹیٹ بینک اپنے ذمے لے، پاکستان میں بہت ڈالرز ہیں، اسٹیٹ بiنک انہیں تلاش کرے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۸ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سارہ انعام کی موت سر پر چوٹ لگنے کے باعث ہوئ...

صحافی ایاز امیر کے بیٹے ملزم شاہنواز امیر کے ہاتھوں قتل ہونے والی سارہ انعام قتل کیس کی سماعت کے دوران پوسٹ مارٹم کرنے والی ڈاکٹر کا کہنا تھا کہ سارہ انعام کی موت سر پر چوٹ لگنے کے باعث ہوئی، مقتولہ کے ماتھے، چہرے، بازو، ہاتھ، کمر اور کان کے پاس متعدد زخم تھے۔بدھ کو اسلام آباد کی سیشن عدالت میں سارہ انعام قتل کیس کی سماعت ہوئی۔ اسلام آباد کے سیشن جج عطا ربانی نے کیس کی سماعت کی۔ سماعت میں مقتولہ سارہ انعام کا پوسٹمارٹم کرنے والی خاتون ڈاکٹر بشری نے عدالت کے روبرو بیان دیتے ہوئے بتایا ہے کہ صحافی ایاز امیر کی مقتولہ بہو سارہ انعام کے سر پر متعدد فریکچر تھے۔ دورانِ سماعت پراسیکیوٹر رانا حسن عباس اور مدعی کے وکیل راو عبدالرحیم عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت میں طبی ماہر ڈاکٹر بشری نے بیان قلم بند کراتے ہوئے کہا کہ سارہ انعام کے ماتھے پر تقریبا 9 سینٹی میٹر جبکہ سر پر تقریبا 12 سینٹی میٹر کا زخم موجود تھا۔ انہوں نے بتایا کہ سارہ انعام کے ماتھے، چہرے، بازو، ہاتھ، کمر اور کان کے پاس متعدد زخم تھے، مقتولہ کے سر پر متعدد فریکچر تھے۔ ڈاکٹر بشری نے بیان میں بتایا کہ سارہ انعام کے پھیپھڑوں اور پیٹ میں زہر یا منشیات کا مواد نہیں پایا گیا، طبی رپورٹ کے مطابق سارہ انعام کی موت سر پر چوٹ لگنے سے ہوئی۔ عدالت کو انہوں نے یہ بھی بتایا کہ سارہ انعام کی موت اور پوسٹ مارٹم کے درمیان 12 سے 24 گھنٹے کا وقت تھا۔ سارہ انعام قتل کیس میں ڈاکٹر بشری اشرف کا بطور گواہ بیان قلم بند ہو گیا۔ عدالت میں مقتولہ سارہ انعام کے والد اور بھائی بھی موجود تھے، اس موقع پر مرکزی ملزم شاہنواز امیر کو عدالت میں پیش کیا گیا۔ سارہ انعام قتل کیس میں محرر جاوید نے بھی اپنا بیان قلم بند کرایا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۸ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

نشتر اسپتال میں لاوارث لاشیں، لاہور ہائی کور...

لاہور ہائی کورٹ نشتر اسپتال ملتان میں لاوارث لاشوں کے معاملے پر پنجاب حکومت کا جواب مسترد کردیا۔ لاشوں کی بے حرمتی اور لاوارث لاشوں کی شناخت کے لیے دائر درخواست کی سماعت لاہور ہائی کورٹ میں ہوئی، جس میں جسٹس ساجد محمو دسیٹھی نے پنجاب حکومت کی جانب سے جمع کرایا گیا جواب مبہم قرار دے کر مسترد کردیا۔ عدالت نے صوبے بھر کے اسپتالوں میں لاوارث لاشوں کی شناخت کے نظام پر عمل درآمد کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے حکم دیا کہ زبانی جمع خرچ کے بجائے لاشوں کے بائیومیٹرک نظام کی تحریری تفصیلات جمع کرائی جائیں۔ دوران سماعت وائی ڈی ایکے سیکرٹری ڈاکٹر سلمان کاظمی کی درخواست پر وکیل اظہر صدیق ایڈووکیٹ نیدلائل دیے، جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ عدالت نے چیف سیکرٹری کو 15 روز میں لاشوں کی شناخت سے متعلق رپورٹ مرتب کرنیکاحکم دیاتھا۔ عدالت نے نادرا کو ڈیٹا مرتب کرنے کے حوالے سیبھی حکم جاری کیا تھا، تاہم عدالتی احکامات پر ابھی تک کوئی کام شروع نہیں کیا گیا۔ درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ صرف لاہور میں تقریبا 200 لاشیں مختلف اسپتالوں میں لائی جاتی ہیں۔ان میں سے بیشتر لاشیں منشیات کا استعمال کرنے والوں کی ہوتی ہیں۔ کسی ادارے کے پاس ان مردہ لوگوں کا ڈیٹا موجود نہیں ہوتا۔ نادرا کیساتھ 200 روپے فی لاش بائیو میٹرک رجسٹرڈ کرنے کی قیمت طے ہو چکی ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ لاشوں کی بے حرمتی ماورائے قانون اور غیراخلاقی اقدام ہے۔ عدالت لاوارث لاشوں کی بے حرمتی روکنے اور ان کی شناخت سے متعلق ڈیٹا بنانے کا حکم صادر کرے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۸ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

خاتون جج کو دھمکی کیس،عمران خان کو ایک بار پ...

عدالت نے خاتون جج کو دھمکی کیس میں عمران خان کو 24 جنوری کیلئے دوبارہ پیشی کا نوٹس جاری کردیا۔ اسلام آباد کی ماتحت ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کیخلاف خاتون جج کو دھمکی دینے کے کیس کا ٹرائل شروع نہ ہوسکا۔ سینئر سول جج رانا مجاہد رحیم بھی ججز کورس کی وجہ سے چھٹی پر ہیں، جب کہ طلبی کے باوجود عمران خان عدالت نہ آئے اور جونیئر وکیل پیش ہوا۔ عمران خان کو عدالت نے ذاتی حیثیت میں طلب کررکھا تھا، اور سینیئر سول جج رانا مجاہد رحیم نے گزشتہ سماعت پر نوٹس جاری کیا تھا۔ جب کہ اسلام آباد پولیس نے گزشتہ سماعت پر مقدمہ کے مکمل چالان جمع کروا دیا تھا۔ جج کی رخصت اور عمران خان کی عدم حاضری کے باعث کیس کی سماعت بغیر کارروائی کے 24 جنوری تک ملتوی کردی گئی، جب کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو 24 جنوری کیلئے دوبارہ پیشی کا نوٹس جاری کردیا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۸ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سپریم کورٹ کی بریسٹ کینسر اور امراض قلب سے م...

سپریم کورٹ نے بریسٹ کینسر اور امراض قلب سے متعلق ملک بھر میں آگاہی مہم چلانے کی ہدایت کردی ۔ سپریم کورٹ میں چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں بریسٹ کینسر اور امراض قلب سے متعلق ازخود نوٹس کی سماعت ہوئی جس دوران عدالت نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل عامر رحمان کو دونوں امراض سے بچاوکی آگاہی مہم پرحکومت سے ہدایات لینے کاحکم دیا۔ جسٹس عائشہ ملک نے کہا کہ بلوچستان اور سندھ نے رپورٹ جمع کرادی ہے جس پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل بولے کہ خیبرپختونخوا اور پنجاب کی رپورٹ نہیں آئی۔ جسٹس عائشہ نے کہا کہ ڈریپ وفاق کا ادارہ ہے اور وفاقی حکومت دونوں امراض سے متعلق آگاہی مہم چلائے۔ اٹارنی جنرل نے مقف اپنایا کہ امراض سے متعلق آگاہی مہم محکمہ صحت کی طرف شروع کی جاتی ہے لہذا مجھے وفاق سے ہدایات لینے دیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۸ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان کا پہلا ڈی سی پاور ٹرانسمیشن منص...

مٹیاری کنورٹر اسٹیشن پر پاکستان کی بجلی کی ترسیل کی شریان کا نقطہ آغاز ہے، جدید ترین ٹیکنالوجی کو مقامی تکنیکی ماہرین میں منتقل کیا جا رہا ہے،تربیت یافتہ ڈی پاور ٹرانسمیشن انجینئرز کی تعداد تقریباً دوگنی ہو گئی ہے۔چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق 886 کلومیٹر طویل مٹیاری سے لاہور ± 660kV ایچ وی ڈی سی ٹرانسمیشن لائن پر میر ارسلان علی جونیئر انجینئرز کو تربیت دے رہے ہیں۔ پراجیکٹ کے بانی ملازمین میں سے ایک کے طور پر پاکستان کے پہلے ڈی سی پاور ٹرانسمیشن ٹیلنٹ، کنٹرول اینڈ پروٹیکشن ڈیپارٹمنٹ کے اسسٹنٹ ڈیوٹی آفیسر میر ارسلان علی یہ دیکھ کر بہت خوش ہیں کہ جدید ترین ٹیکنالوجی کو مقامی تکنیکی ماہرین میں منتقل کیا جا رہا ہے۔ چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق 2020 میں پروجیکٹ کی تکمیل سے لیکر اب تکتربیت یافتہ ڈی پاور ٹرانسمیشن انجینئرز کی تعداد تقریباً دوگنی ہو گئی ہے، جو 16 سے بڑھ کر تقریباً 30 ہو گئی ہے۔ چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق پاکستان میں پہلے ایچ وی ڈی سی ٹرانسمیشن پروجیکٹ کی سائٹ پر، وہ انجینئر جو پاکستان کے پاور ٹرانسمیشن سیکٹر کی ریڑھ کی ہڈی بننے کے پابند ہیں، مختلف خرابی کی صورتحال اور انتہائی پیچیدہ حالات کے مختلف حل سیکھ رہے ہیں۔ میر ارسلان علی نے چینی سفارت خانے کی جانب سے سی پیک منصوبوں میں شاندار پاکستانی عملے کا ایوارڈ ملنے کے بعد چائنا اکنامک نیٹ (سی ای این) کو ایک انٹرویو میں بتایا چین کی جدید ترین پاور ٹرانسمیشن ٹیکنالوجی پاکستان میں پاور ٹرانسمیشن کی ترقی کے لیے ایک نیا نقطہ آغاز پیش ہے، ہم اس کے محفوظ آپریشن کو برقرار رکھنے اور مقامی عملے کو جدید ترین معلومات فراہم کرتے ہیں۔ چائنا اکنامک نیٹ کے مطابقستمبر 2021 میں شروع ہونے کے بعد سے اس منصوبے نے تقریباً 20.6 بلینکے ڈبلیو ایچ مجموعی بجلی کی ترسیل کی ہے، جو تقریباً 10 ملین مقامی گھرانوں کو مستقل، اعلیٰ معیار اور صاف بجلی فراہم کر رہی ہے۔ ترسیلی بجلی پاکستان کے پورے گرڈ کا تقریباً چھٹا حصہ ہے۔ اس نے نہ صرف پاکستان کو گرڈ لوڈ کی تقسیم اور غیر مساوی وسائل کے مسئلے کو حل کرنے میں مدد کی بلکہ تعمیراتی مدت کے دوران کم از کم 7,000 روزگار کے مواقع بھی فراہم کیے اور پاکستانی عملے کے لیے تقریباً 8,000 تربیتی سیشنز انجام دیے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۸ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کراچی،بیرون ملک سے اہلخانہ سے ملنے آنیوالا ش...

بن قاسم کے علاقے میں بیرون ملک سے مختصر چھٹی پر اپنے اہل خانہ سے ملنے کے لیے آنے والے شخص کو کزن نے ذبح کردیا۔ پولیس کے مطابق اللہ بخش حمائتی گوٹھ فٹبال گراونڈ کے قریب گھر سے ایک شخص کی ذبح شدہ لاش ملی، جس کی شناخت 32 سالہ صغیر بختی ولد غلام شبیر کے نام سے کی گئی۔ مقتول 2 بچوں کا باپ اور 15 روز قبل ہی عمان سے ایک ماہ کی چھٹی لے کر بیوی بچوں سے ملنے آیا تھا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق مقتول کو اس کے کزن مظفر ولد عاشق نے گھریلو جھگڑے کے دوران گلے پر تیز دھار آلے کا وار کرکے قتل کردیا۔ اطلاع ملنے پر مددگار 15 پولیس فوری جائے وقوع پر پہنچی اور علاقہ مکینوں کی نشاندہی پر قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا، جس نے خود کو گھر کے غسل خانے میں چھپا لیا تھا۔ مقتول کا آبائی تعلق جیکب آباد سے تھا۔ قتل کے الزام میں حراست میں لیا جانے والا ملزم مظفر مقتول کے گھر کے قریب ہی رہائش پذیر ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کی اہلیہ یا کوئی اور رشتے دار اگر مقدمہ درج کرانے نہیں آیا تو پولیس سرکاری مدعیت میں مقدمہ درج کرے گی ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۸ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

راجا ریاض کی بطور اپوزیشن لیڈر تقرری کیخلاف...

لاہور ہائیکورٹ نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر راجا ریاض کی تقرری کے خلاف درخواست پر وفاق، صوبائی حکومت اور اسپیکر سے آئندہ سماعت تک جواب طلب کرلیا۔ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر راجا ریاض کی تقرری کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی جس میں وکیل درخواست گزار نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر راجا ریاض اپنا آئینی کردار ادا نہیں کر رہے، اپوزیشن لیڈر کا عہدہ بہت اہمیت کا حامل ہے جب کہ نگراں سیٹ اپ کی مشاورت اپوزیشن لیڈر سے ہونی ہے۔ وکیل درخواست گزار کے دلائل پر وفاقی حکومت، پنجاب حکومت اور اسپیکر کے وکلا نے جواب داخل کرنے کے لیے مہلگ مانگی جس پر عدالت نے تینوں کو آئندہ سماعت تک مہلت دے دی۔ عدالت نے کہا کہ آئندہ سماعت پر ہر صورت میں جواب داخل کرایا جائے، بعد ازاں درخواست پر مزید سماسعت 7 فروری تک ملتوی کردی گئی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۸ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

24 گھنٹوں میں کورونا کے 24 نئے مریض رپورٹ، 1...

ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثر 24 نئے مریض رپورٹ ، دیگر 12 متاثرین کی حالت تشویش ناک ہے۔ قومی ادارہ صحت کے مطابق ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 4 ہزار 152 ٹیسٹ کیے گئے، جن میں سے 24 افراد کے نتائج مثبت آئے، جس کے نتیجے میں ملک میں مثبت کیسز کی شرح 0.58 فی صد ریکارڈ ہوئی۔ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں کورونا کے 861 ٹیسٹ کیے گئے، جس میں 8 نئے متاثرین رپورٹ ہوئے اور شرح 0.93 فی صد ریکارڈ ہوئی۔ پشاور میں کورونا وائرس کی تشخیص کے لیے 221 ٹیسٹ کیے گئے اور صرف ایک نیا کیس رپورٹ ہوا جب کہ مثبت کیسز کی شرح 0.45 فی صد ریکارڈ ہوئی۔ این آئی ایچ کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے متاثرہ مریضوں میں سے 12 کی حالت نازک ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۸ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سال نو پر نیپرا کا قوم کو نیا تحفہ ، بجلی کی...

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی(نیپرا) نے سال نو پر قوم کو نیا تحفہ دیتے ہوئے بجلی کی قیمت میں اضافہ کردیا۔ نیپرا کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق بجلی کی قیمت میں ایک روپے 49 پیسے سے 4 روپے 46 پیسے فی یونٹ تک اضافہ کیا گیا ہے۔ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق ڈسکوز کے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن صارفین پر ہو گا جب کہ کے الیکٹرک صارفین پر اطلاق نہیں ہوگا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۸ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

الیکشن کمیشن نے پنجاب اور پختونخوا میں عام ا...

پنجاب اور پختونخوا اسمبلیوں کی تحلیل کے بعد الیکشن کمیشن نے دونوں صوبوں میں عام انتخابات کی تیاریاں شروع کردیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق الیکشن کمیشن نے صوبہ پنجاب اور خیبر پختونخوا میں عام انتخابات کے حوالے سے مشاورت کا آغاز کردیا ہے اور اس سلسلے میں الیکشن کمیشن کا گورنر پنجاب اور گورنر خیبر پختونخوا کو عام انتخابات کی تاریخ کے لیے باقاعدہ خط لکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ آئین کے تحت 3 ماہ میں عام انتخابات کروانے کا الیکشن کمیشن پابند ہے۔ اس کے لیے تاریخ میں پہلی بار صوبائی عام انتخابات کے لیے گورنر سے خط و کتابت کی جائے گی۔ الیکشن کمیشن گورنر پنجاب اور کے پی کو 3 تاریخیں خط میں تجویز کرے گا اور دونوں صوبوں کے گورنر عام انتخابات کی حتمی تاریخ کا فیصلہ کریں گے۔ الیکشن کمیشن نے عدلیہ اور بیورو کریسی سے بھی ڈی آر اوز اور آر اوز لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں الیکشن کمیشن جلد ہی بیورو کریسی سے ڈی آر اوز اور آر اوز کے لیے فہرست طلب کرے گا۔ الیکشن کمیشن پنجاب کے انتخابات کے لیے الیکشن عملے کی فہرستیں بھی مانگے گا، جس کے بعد الیکشن عملے کو تربیت فراہم کی جائے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۸ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بولان،تخریب کاروں نے سوئی گیس کی لائن دھماکے...

سراج آباد کے قریب نامعلوم تخریب کاروں نے سوئی گیس کی 12 انچ قطر کی پائپ لائن دھماکا خیز مواد سے اڑا دی۔ ڈپٹی کمشنر بولان سمیع اللہ آغا کے مطابق بولان کے علاقے سراج آباد میں گزشتہ رات 8 بجے نامعلوم افراد نے 12 انچ گیس پائپ کو لائن دھماکا خیز مواد سے تباہ کردیا جس کے نتیجے میں12 انچ پائپ لائن سے کوئٹہ کو سوئی گیس کی فراہمی معطل ہوگئی۔ ڈپٹی کمشنر بولان کا کہنا تھا کہ علاقے کو گھیرے میں لیکر ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ۔ دوسری جانب سوئی سدرن گیس کمپنی کے حکام کا کہنا ہے کہ سوئی گیس پا ئپ لائن تباہ ہونے سے کوئٹہ سمیت صوبے کے مختلف علاقے متاثر ہوں گے جب کہ ایک دو روز تک گیس پریشر کم رہنے کا امکان ہے۔ اس حوالے سے جی ایم سوئی سدرن انور بلوچ نے جیو نیوز کو بتایا کہ12 انچ قطر کی سوئی گیس پا ئپ لائن تباہ ہونے سے کوئٹہ سمیت صوبے کے مختلف علاقے متاثر ہوں گے ، ایک دو روز تک سوئی گیس کا پریشر کم ہوسکتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۸ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں