• Columbus, United States
  • |
  • ٢٢ نومبر، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | سی-پیک

چین ۔ ہاربن ۔ سیاحت ۔ پاکستان

چین ، شمال مشرقی صوبہ حئی لونگ جیانگ کے دارالحکومت ہاربن میں چین کے سب سے بڑے آئس تھیم پارک میں برف سے بنے پاکستان کی فیصل مسجد کے نمونے کا رات کا منظر۔ (شِںہوا)

۱۹ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مصر میں مہنگائی اور انتہائی غربت، حکومت کا ش...

مصر میں مہنگائی آسمان سے باتیں کرنے لگی اور ایسے میں حکومت نے قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے بجائے شہریوں کو مرغی کا گوشت چھوڑ کرپنجے کھانے کا مشورہ دے دیا،مصر میں مرغی کے پنجے کھانا انتہائی غربت کی نشانی سمجھا جاتا ہے جہاں ملک کی 30فیصد آبادی غربت کی لکیر سے بھی نیچے ہے،مصر میں مہنگائی کا طوفان آیا ہوا ہے جس کے باعث گوشت کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوگیا،گوشت کی قیمتوں میں 150گنا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کی وجہ سے لوگ مرغی کھانے کو بھی ترس گئے اور ایسے میں حکومت نے مہنگائی پر قابو پانے کے بجائے عوام کو مرغی کے پنجے کھانے کا مشورہ دیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۹ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین۔ نیا سال جشن ۔ سجاوٹ

چین ، وسطی صوبہ ہوبے کی کاؤنٹی شوآن ان کے قصبے شاڈاؤگو میں لکڑی کی عمارت پر لٹکی لالٹین کو دیکھا جاسکتا ہے۔(شِنہوا)

۱۹ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین۔ نیا سال جشن ۔ سجاوٹ

چین ، شمالی صوبہ ہیبے کے شہر شی جیا ژوآنگ کی کاؤنٹی ژ ینگ ڈینگ میں لوگ سجاوٹی اشیاء کا انتخاب کررہے ہیں۔ (شِنہوا)

۱۹ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین۔ نیا سال جشن ۔ سجاوٹ

چین، وسطی صوبہ ہوبے کے شہر ووہان کے ہوانگ ہی لو یا زرد کرین ٹاور  کے قر یب رات کا دلکش نظارہ۔(شِںہوا) 

۱۹ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین۔ نیا سال جشن ۔ سجاوٹ

چین ، وسطی صوبہ ہونان کے شہر ہینگ یانگ کے قصبے نان یو ئے میں رات کا منظر۔ (شِنہوا)

۱۹ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ایران میں 5.8شدت کا زلزلہ، 70 افراد زخمی، سی...

ایران میں 5.8شدت کا زلزلہ، درجنوں افراد زخمی، سینکڑوں گھروں کو نقصان پہنچا، ایران میں 5.8شدت کے زلزلے نے سب کچھ ہلا کر رکھ دیا، زلزلے کے نتیجے میں 70افراد زخمی اور 300گھروں کو نقصان پہنچا،غیر ملکی میڈیا کے مطابق بدھ کے روز ترکیہ کی سرحد کے قریب واقع ایرانی علاقوں میں 5.8شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا جس کے باعث لوگ خوف کے مارے گھروں سے باہر نکل آئے، امریکی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ایران میں آنے والے زلزلے کا مزکز آذربائیجان کے مغربی صوبے میں واقع شہر کھوئے تھا جس کی زیر زمین گہرائی 10کلو میٹر تھی،جبکہ تہران کے زلزلہ پیما مرکز کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ زلزلے کی شدت 5.4تھی اور اس کی زیر زمین گہرائی 12کلو میٹر تھی،میڈیا رپورٹس کے مطابق قدرتی آفت میں اب تک 70افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں جبکہ 15دیہاتوں میں 300گھروں کو نقصان پہنچا ہے،ایرانی حکام کا کہنا تھا کہ زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو سرگرمیاں شروع کر دی گئی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۹ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین۔ نیا سال جشن ۔ سجاوٹ

چین ، جنوب مغربی صوبہ سیچھوان کے شہر لوژو کے ایک پارک میں نئے سال کے جشن کے لئے سجاوٹ کو دیکھا جاسکتا ہے۔ (شِنہوا)

۱۹ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم مستعفی

نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسینڈا آرڈرن نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا، استعفی کا اعلان پارٹی کے سالانہ اجلاس کے دوران کیا،42سالہ جیسینڈا آرڈرن نے کہا کہ میں نے موسم گرما کے وقفے کے دوران اس بات پر غور کیا تھا کہ آیا میرے پاس وزیراعظم کا منصب جاری رکھنے کی توانائی موجود ہے لیکن اب اس نتیجے پر پہنچی ہوں کہ ایسا نہیں ہے اور ایسے حالات میں میرا اپنی پوزیشن پر کام جاری رکھنا نیوزی لینڈ کے حق میں ضرر رساں ہو سکتا ہے،2017میں منتخب ہونے کے بعد جیسینڈا آرڈرن نے 37سال کی عمر میں دنیا کی کم عمر ترین وزیر اعظم ہونے کا اعزاز اپنے نام کیا تھا جب کہ وہ دنیا کی دوسری لیڈر تھیں جنہوں نے وزارت عظمی کے منصب کے وقت بچے کو جنم دیا،نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسینڈا آرڈرن 7 فروری تک فرائض سرانجام دیں گی جب کہ نیوزی لینڈ میں عام انتخابات رواں سال اکتوبرمیں ہوں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۹ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مالدیپ میں چینی پرواز کا خیرمقدم

مالے (شِںہوا) مالدیپ نے نوول کرونا وائرس کی روک تھام بارے حکمت عملی بہتر بنانے کے بعد چین سے آنے والی پہلی براہ راست پرواز کو آبی توپ سے سلامی دیکرخیرمقدم کیا ہے۔

کیپیٹل ایئر لائنز کی پرواز 190 سے زائد چینی سیاحوں کو لیکر ویلانا بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اتری تو چینی سفیر وانگ لی شین، مالدیپ کے وزیر سیاحت عبداللہ معصوم اور دیگر حکام نے خیرمقدم کیا۔

وانگ نے استقبالیہ تقریب سے خطاب میں کہا کہ مالدیپ میں سیاحتی صنعت کو ستون کا درجہ حاصل ہے۔ اس لیے چینی سیاحوں کی واپسی سے وبا کے بعد مالدیپ کی معاشی بحالی میں مدد ملے گی اور یہ ثقافتی و عوامی تبادلوں کے فروغ دیتے ہو ئے دوطرفہ تعلقات بڑھانے میں بھی سازگار ہوگا۔

وانگ نے کہا کہ چینی سفارت خانہ مالدیپ میں چینی سیاحوں کو خوش آمدید کہتا ہے اور پرامید ہے کہ وہ خوشی سے آئیں گے، تفریح کریں گے اور بحفاظت لوٹ جائیں گے۔

 

مالدیپ ، ویلانا بین الاقوامی ہوائی اڈے سے چینی سیاح کشتی کے ذریعے تفریحی جزیرے کی جا نب روانہ ہورہے ہیں۔ (شِنہوا)

معصوم نے تقریب میں شِںہوا کو بتایا کہ مالدیپ میں رواں سال 18 لاکھ سیاحوں کی آمد متوقع ہے، تاہم اس تخمینے میں 10 فیصد اضافہ متوقع ہے ،جس کی وجہ چینی سیاح ہیں جن کا مالدیپ کی سیاحت میں بڑا حصہ رہا ہے اور وہ دوبارہ آرہے ہیں۔ 

نوول کرونا وائرس وبا کے آغاز سے قبل چین کئی برس  تک مالدیپ میں سیاحوں کی آمد کا سب سے بڑا ذریعہ رہا تھا۔

سال 2019 میں تقریباً 3 لاکھ چینی سیاح مالدیپ آئے تھے جو اُس سال آنے والے سیاحوں کے 17 فیصد کے مساوی تھا۔

۱۹ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مالدیپ میں چینی پرواز کا خیرمقدم

مالے (شِںہوا) مالدیپ نے نوول کرونا وائرس کی روک تھام بارے حکمت عملی بہتر بنانے کے بعد چین سے آنے والی پہلی براہ راست پرواز کو آبی توپ سے سلامی دیکرخیرمقدم کیا ہے۔

کیپیٹل ایئر لائنز کی پرواز 190 سے زائد چینی سیاحوں کو لیکر ویلانا بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اتری تو چینی سفیر وانگ لی شین، مالدیپ کے وزیر سیاحت عبداللہ معصوم اور دیگر حکام نے خیرمقدم کیا۔

وانگ نے استقبالیہ تقریب سے خطاب میں کہا کہ مالدیپ میں سیاحتی صنعت کو ستون کا درجہ حاصل ہے۔ اس لیے چینی سیاحوں کی واپسی سے وبا کے بعد مالدیپ کی معاشی بحالی میں مدد ملے گی اور یہ ثقافتی و عوامی تبادلوں کے فروغ دیتے ہو ئے دوطرفہ تعلقات بڑھانے میں بھی سازگار ہوگا۔

وانگ نے کہا کہ چینی سفارت خانہ مالدیپ میں چینی سیاحوں کو خوش آمدید کہتا ہے اور پرامید ہے کہ وہ خوشی سے آئیں گے، تفریح کریں گے اور بحفاظت لوٹ جائیں گے۔

 

مالدیپ ، ویلانا بین الاقوامی ہوائی اڈے سے چینی سیاح کشتی کے ذریعے تفریحی جزیرے کی جا نب روانہ ہورہے ہیں۔ (شِنہوا)

معصوم نے تقریب میں شِںہوا کو بتایا کہ مالدیپ میں رواں سال 18 لاکھ سیاحوں کی آمد متوقع ہے، تاہم اس تخمینے میں 10 فیصد اضافہ متوقع ہے ،جس کی وجہ چینی سیاح ہیں جن کا مالدیپ کی سیاحت میں بڑا حصہ رہا ہے اور وہ دوبارہ آرہے ہیں۔ 

نوول کرونا وائرس وبا کے آغاز سے قبل چین کئی برس  تک مالدیپ میں سیاحوں کی آمد کا سب سے بڑا ذریعہ رہا تھا۔

سال 2019 میں تقریباً 3 لاکھ چینی سیاح مالدیپ آئے تھے جو اُس سال آنے والے سیاحوں کے 17 فیصد کے مساوی تھا۔

۱۹ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سعودی شہری نے بیٹے کو گاڑی سے کچلنے والے کو...

سعودی شہری نے بیٹے کو گاڑی سے کچلنے والے سعودی کو معاف کر دیا،سعودی میڈیاکے مطابق سعودی عرب میں جنوبی طائف کے شہری خالد بن مسعد النفیعی نے اپنے 21سالہ بیٹے بندر بن خالد کی موت کا باعث بننے والے مقامی شہری کو اللہ کی رضا کے لیے معاف کر دیا، نوجوان الشفا تحصیل جانے والی سڑک پر گاڑی سے باہر کھڑا ہوا تھا، کہ اسی دوران ایک تیز رفتار گاڑی نے اسے روند ڈالا،رپورٹ کے مطابق بندر بن خالد کو شدید زخمی حالت میں طائف کے کنگ فیصل اسپتال لے جایا گیا تھا، جہاں وہ چند دنوں بعد زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسا،خالد النفیعی اپنے جواں سال بیٹے کی اچانک موت سے بے حد غمزدہ تھے، تاہم انھوں نے تمام لوگوں کے سامنے اپنے بیٹے کی موت کا باعث بننے والے کو معاف کر دیا،جنوبی طائف کے قبائل کے مشائخ اورعمائدین نے خالد النفیعی کے اس اقدام کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انھوں نے جو کچھ کیا وہ بہت بڑا ایثار ہے، اللہ ہی انھیں اس کا اجر دے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۹ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

یونیسکو ہیڈ کوارٹرمیں چینی نئے سال بارے استق...

پیرس (شِنہوا) اقوام متحدہ کی تعلیمی، سائنسی اور ثقافتی تنظیم (یونیسکو) میں چین کے مستقل مندوب نے ہیڈ کوارٹر میں 2023 کے چینی نئے  سال کے استقبالیہ کا انعقاد کیا۔

وفد نے کہا یہ پہلا موقع ہے کہ چین نے یونیسکو کے ہیڈ کوارٹر میں نوول کرونا وائرس عالمی  وبا کے پھیلاؤ  کے بعد سے چینی سال نو کے لئے استقبا لیہ کا انعقاد کیا ہے ۔

یونیسکو میں چین کے مستقل نمائندے یانگ جِن نے تمام مہمانوں کو نئے سال کی مبارکباد دی۔

یانگ نے کہا کہ خرگوش کے نئے سال میں داخل ہوتے  ہوئےہم آپ سب کے ساتھ اپنے تعاون اور دوستی کو مستحکم دیکھنا  چاہتے ہیں تاکہ حقیقی کثیرالجہتی کو بہتر طور پر عمل میں لایا جا سکے اور یونیسکو کی عظیم کوششوں میں مل کرمزید تعاون کیا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ نوول کرونا وائرس عالمی وبائی مرض کا مقابلہ کرنے کے تین سال بعدچین اپنی رفتار کو دوبارہ حاصل کر رہا ہے اور انسانیت کے لیے ایک روشن مستقبل بنانے کی خاطر دنیا بھر کے لوگوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہے۔

یونیسکو کے افریقہ ڈیپارٹمنٹ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر جنرل فرمن ایڈورڈ ماتوکو نے کہا کہ یونیسکو چین کا اس کے تمام اہم اقدامات خاص طور پر نوول کرونا وائرس کے ردعمل  میں میں فعال طور پرحصہ لینے پرشکر گزار ہے  ۔

ماتوکو نے کہا کہ چین اور یونیسکو کے اسٹریٹجک تعلقات اعلیٰ سطح پر پہنچ چکے ہیں جو کہ سب کی خیر سگالی کے ساتھ مشترکہ کوششوں کا نتیجہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئیے ہم امید کے ساتھ آ مدہ سال کا انتظار کریں۔ ایک ایسا سال جس میں دنیا، یونیسکو اور چین کے لیے بین الاقوامی تعاون اور کثیرالجہتی مزید خوشحالی اور امید لائے گی۔

تقریب میں مختلف ملکوں کے 300 سے زائد مندوبین نے شرکت کی۔

 انہوں نے چینی نفیس غذاؤں سے لطف اندوز ہوتے ہوئےچینی لوک گانوں کی براہ راست  پرفارمنس دیکھی، جس میں مائیلا، ہارویسٹ گونگس اور ڈرمز اور مون لائٹ آن دی سپرنگ ریور شامل ہیں۔

۱۹ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

یونیسکو ہیڈ کوارٹرمیں چینی نئے سال بارے استق...

پیرس (شِنہوا) اقوام متحدہ کی تعلیمی، سائنسی اور ثقافتی تنظیم (یونیسکو) میں چین کے مستقل مندوب نے ہیڈ کوارٹر میں 2023 کے چینی نئے  سال کے استقبالیہ کا انعقاد کیا۔

وفد نے کہا یہ پہلا موقع ہے کہ چین نے یونیسکو کے ہیڈ کوارٹر میں نوول کرونا وائرس عالمی  وبا کے پھیلاؤ  کے بعد سے چینی سال نو کے لئے استقبا لیہ کا انعقاد کیا ہے ۔

یونیسکو میں چین کے مستقل نمائندے یانگ جِن نے تمام مہمانوں کو نئے سال کی مبارکباد دی۔

یانگ نے کہا کہ خرگوش کے نئے سال میں داخل ہوتے  ہوئےہم آپ سب کے ساتھ اپنے تعاون اور دوستی کو مستحکم دیکھنا  چاہتے ہیں تاکہ حقیقی کثیرالجہتی کو بہتر طور پر عمل میں لایا جا سکے اور یونیسکو کی عظیم کوششوں میں مل کرمزید تعاون کیا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ نوول کرونا وائرس عالمی وبائی مرض کا مقابلہ کرنے کے تین سال بعدچین اپنی رفتار کو دوبارہ حاصل کر رہا ہے اور انسانیت کے لیے ایک روشن مستقبل بنانے کی خاطر دنیا بھر کے لوگوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہے۔

یونیسکو کے افریقہ ڈیپارٹمنٹ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر جنرل فرمن ایڈورڈ ماتوکو نے کہا کہ یونیسکو چین کا اس کے تمام اہم اقدامات خاص طور پر نوول کرونا وائرس کے ردعمل  میں میں فعال طور پرحصہ لینے پرشکر گزار ہے  ۔

ماتوکو نے کہا کہ چین اور یونیسکو کے اسٹریٹجک تعلقات اعلیٰ سطح پر پہنچ چکے ہیں جو کہ سب کی خیر سگالی کے ساتھ مشترکہ کوششوں کا نتیجہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئیے ہم امید کے ساتھ آ مدہ سال کا انتظار کریں۔ ایک ایسا سال جس میں دنیا، یونیسکو اور چین کے لیے بین الاقوامی تعاون اور کثیرالجہتی مزید خوشحالی اور امید لائے گی۔

تقریب میں مختلف ملکوں کے 300 سے زائد مندوبین نے شرکت کی۔

 انہوں نے چینی نفیس غذاؤں سے لطف اندوز ہوتے ہوئےچینی لوک گانوں کی براہ راست  پرفارمنس دیکھی، جس میں مائیلا، ہارویسٹ گونگس اور ڈرمز اور مون لائٹ آن دی سپرنگ ریور شامل ہیں۔

۱۹ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین میں 2022ء کے دوران ٹیلی کام انڈسٹری میں...

بیجنگ(شِنہوا)چین میں 2022ء کے دوران ابھرتے ہوئے کاروباروں اور نئے انفراسٹرکچر میں تیزی سے اضافہ کے باعث ٹیلی کمیونیکیشن انڈسٹری میں مستحکم توسیع ہوئی ہے۔

وزارت صنعت و انفارمیشن ٹیکنالوجی کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق اس شعبے میں کمپنیوں کی آمدن 15 کھرب 80 ارب یوآن(2 کھرب 33 ارب 38 کروڑ امریکی ڈالر) تک پہنچ گئی ہے جو گزشتہ سال کے مقابلے 8 فیصد زیادہ ہے۔

وزارت نے بتایا کہ مجموعی طور پر انٹرنیٹ ڈیٹا سینٹر، کلاؤڈ کمپیوٹنگ، اور انٹرنیٹ آف تھنگز جیسے ابھرتے ہوئے کاروباروں کی آمدن میں گزشتہ سال کی نسبت 32.4 فیصد اضافہ ہوا ہے جس سے ٹیلی کام کاروباروں کی آمدن 5.1 فیصد پوائنٹس بڑھ گئی ہے۔

2022ء کے دوران اس شعبے میں سرمایہ کاری گزشتہ سال کی نسبت 3.3 فیصد اضافہ کے ساتھ 4 کھرب 19 ارب 30 کروڑ یوآن تک پہنچ گئی ہے۔

وزارت کے مطابق 2022ء کے اختتام تک چین میں 5 جی بیس اسٹیشنوں کی تعداد 23 لاکھ 10 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جو دنیا بھر میں ان کی تعداد کا 60 فیصد ہے ، ان میں سے تقریباً 8 لاکھ 87 ہزار بیس اسٹیشن 2022ء میں تعمیر کیے گئے ہیں ۔ 5 جی موبائل نیٹ ورک صارفین کی تعداد 56 کروڑ 10 لاکھ تک پہنچ گئی ہے ، جو کہ چین کے موبائل فون صارفین کا ایک تہائی حصہ ہے۔

۱۹ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

افغانستان ، وسطی علاقے میں درجہ حرارت منفی 3...

افغانستان میں سردی کی شدید لہر جاری ہے، اس دوران کم از کم 70افراد جاں بحق ہوگئے، وسطی علاقے غور میں درجہ حرارت منفی 33 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،غیر ملکی میڈیا کے مطابق افغان حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ منجمد کر دینے والی سردی کی وجہ سے ملک میں جاری انسانی المیے کی شدت بھی بڑھ گئی ہے،رپورٹ کے مطابق رواں ماہ کی 10تاریخ کے بعد سے افغانستان کے مختلف حصوں میں درجہ حرارت بہت زیادہ گِرگیا تھا جبکہ وسطی خطے غور میں اتوار کو درجہ حرارت منفی 33ریکارڈ کیا گیا،افغانستان کے محکمہ موسمیات کے سربراہ محمد نسیم مرادی نے اے ایف پی کو بتایا کہ ماضی کی نسبت اس سال موسمِ سرما بہت زیادہ شدید ہے، امکان ہے کہ شدید سردی کی یہ لہر مزید ایک یا دو ہفتے تک برقرار رہے گی،افغانستان کی ماحولیاتی آفات سے نمٹنے سے متعلق وزارت نے بتایا ہے کہ کم از کم 70افراد کے علاوہ گزشتہ 8دنوں میں 70ہزار پالتو جانور بھی ہلاک ہوچکے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۹ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

تعطیلات کے دوران مناسب مارکیٹ سپلائی کو یقین...

بیجنگ (شِنہوا)چین کی وزارت تجارت نے کہا ہے کہ وہ موسم بہارکے آنے والے تہوار کی تعطیلات کے دوران روزمرہ ضروریات کی مناسب فراہمی اور قیمتوں میں استحکام کو یقینی بنانے کے لیے تیار ہے۔جمعرات کو ایک پریس کانفرنس میں نائب وزیر تجارت شینگ چھیوپھنگ نے کہا کہ ملک بھر میں ہول سیل مارکیٹیں اور چین اسٹورز اوسط مقدار کے مقابلے میں 20سے 30 فیصد زیادہ ضروری اشیاء کا ذخیرہ کر رہے ہیں۔شینگ نے بتایا کہ یکم سے 17 جنوری تک ملک بھر کی 200 بڑی ہول سیل مارکیٹوں میں گوشت، چکن اور پھلوں کی خریدوفروخت  کے حجم میں چینی قمری کلینڈرکے گزشتہ سال کے  اسی دورانیہ کے مقابلے میں  بالترتیب 6.7 فیصد، 6.4 اور 2.7 فیصد اضافہ ہوا۔بدھ تک، اناج اور خوردنی تیل کی اوسط قیمت ایک ہفتہ پہلے کے مقابلے میں فلیٹ رہی، جبکہ گوشت کی قیمت میں گزشتہ ہفتے کی نسبت 2.7 فیصد کمی واقع ہوئی۔شینگ کے مطابق،موسمی عوامل کے اثرات کی وجہ سے 30 اہم اقسام کی سبزیوں کی اوسط قیمت میں 9.2 فیصد اضافہ ہوا، لیکن قمری کیلنڈر کے مطابق گزشتہ سال کے مقابلے میں 5 فیصد کمی ہوئی۔

۱۹ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

نیٹ فلکس کے نجی طیارے میں فلائٹ اٹینڈنٹ کیلئ...

ویڈیو اسٹریمنگ کمپنی نیٹ فلکس نے اپنے ایک نجی طیارے کیلئے فلائٹ اٹینڈنٹ کی تلاش شروع کردی، جس کیلئے انتہائی حیران کن تنخواہ کی آفر کی گئی ہے،نیٹ فلکس نے اپنے نجی طیارے کیلئے فلائٹ اٹینڈںٹ کیلئے جاری اشتہار میں کہا ہے کہ کامیاب امیدوار کو سالانہ 3لاکھ 85ہزار ڈالر (تقریبا 8کروڑ 85لاکھ روپے سے زائد)تک مل سکتے ہیں،نیٹ فلکس نے کہا ہے کہ وہ کسی ایسے امیدوار کو بھرتی کرنا چاہتا ہے جو آزاد فیصلہ سازی، احتیاط اور بہترین کسٹمر سروس جیسی صلاحیتیں رکھتا ہو،گزشتہ سال صارفین کے اعداد و شمار گِرنے کے بعد نیٹ فلکس نے سینکڑوں نوکریاں ختم کردی تھیں،نیٹ فلکس نے اپنی ویب سائٹ پر اس نوکری کے اشتہار پر مزید لکھا ہے کہ اس نوکری کی تنخواہ کیلئے مارکیٹ میں مجموعی اوسط عام طور پر 60ہزار سے 3لاکھ 85 ہزار ڈالرز ہوتی ہے،کمپنی نے کہا ہے کہ وہ ملازمین کی تنخواہ کا تعین معاوضے کے عوامل مثلا ایک شخص کے پس منظر، تجربہ اور ہنر کی بنیاد پر کرتے ہیں، کامیاب امیدوار کو کیلیفورنیا کے شہر سان ہوزے میں رہنا ہوگا تاہم اس کیلئے امریکا کے اندر اور باہر سفر کرنا پڑسکتا ہے،کمپنی کے مطابق نیٹ فلکس ایوی ایشن ڈپارٹمنٹ بے مثال، محفوظ اور رازداری کے ساتھ فضائی سفر فراہم کرتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۹ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

شوہر سے جھگڑا، مصری خاتون نے چیخ چیخ کر طیار...

قاہرہ کے ایئرپورٹ سے سعودی عرب کے شہر جدہ جانے والے طیارے کو اس وقت ایک مصری خاتون کو اتارنا پڑ گیا جب اس نے حیرت انگیز طور پر چیخ و پکار شرو ع کر دی تھی،مصری میڈیا کے مطابق کمپنی "فلائی عدیل" سے وابستہ پائلٹ مصری خاتون مسافر کی چیخ اور گرنے سے حیرت زدہ رہ گیا جب طیارہ ٹیک آف راہداری پر چلا گیا تھا۔ بیوی نے خاندانی تنازعات کی وجہ سے اپنے سعودی عرب میں مقیم شوہر کے ساتھ جھگڑے کا انکشاف کیا اور چیخ و پکار شروع کر دی تھی،فون پر تنازع اس وقت بھڑک اٹھا جب شوہر کو پرواز کے چلنے کا علم ہوا اور اس نے اپنی بیوی کے جدہ ایئرپورٹ پہنچتے ہی اسے تشدد کا نشانہ بنانے کی دھمکی دے دی ، یہ سن کر خاتون نے چیخنا شروع کر دیا اور اپنا سفر منسوخ کرنے کا واویلا کیا اور شور مچانا شروع کر دیا کہ اسے ہوائی جہا ز سے اتار دیا جائے،خاتون کی حالت مخدوش ہو گئی جسے دیکھ کر پائلٹ کو واپس ہونا پڑا اور اسے طیارے سے اتارنے پر مجبور ہونا پڑ گیا۔ خاتون کو طیارے سے اتار کر ہوائی جہاز نے 45منٹ تاخیر سے پرواز بھری۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۹ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سعودی ویژن 2030 خطے کی مجموعی معیشت کی تعمیر...

سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبد اللہ نے کہا ہے کہ سعودی عرب کا ویژن 2030اس خطے کی معیشت کی مجموعی تعمیر کی اجازت دیتا ہے، ڈیووس میں ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کے دوران انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کا ویژن مجموعی طور پر اس خطے کے مفاد کے لئے مستقبل کے لئے مکالمے اور سرمایہ کاری پر مرکوز ہے۔ وزیر نے مزید کہا کہ اس سال مملکت کی معیشت سب سے تیزی سے ترقی کرے گی۔ ہم خطے میں ٹھوس اور مضبوط معیشتوں کی تلاش کرتے اور تمام پڑوسی ممالک کے ساتھ تعاون کرتے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۹ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

آرمینیا، آذربائیجان کی سرحد پر فوج تعینات کر...

روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا کہ روس دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کو کم کرنے کے لیے آرمینیا، آذربائیجان کی سرحد پر فوج تعینات کرنے کے لیے تیار ہے، لیکن یریوان کی سخت گیر پوزیشن نے اب تک اسے روکا ہے،غیر ملکیمیڈیا کے مطابق روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے ایک نیوز کانفرنس میں کہا ہمیں آرمینیا کی صورتحال سے متعلق مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، جب ہمارے آرمینیائی دوستوں نے آذربائیجان کے ساتھ سرحد پر CSTOمشن بھیجنے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ وہاں کچھ استحکام یقینی بنایا جا سکے،روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ روس اب بھی اجتماعی سلامتی معاہدے کی تنظیم (CSTO)کے فریم ورک کے اندر اس خطے میں ایک مشن بھیجنے کے لیے تیار ہے، جو ماسکو کی قیادت میں ایک فوجی اتحاد ہے جس کا آرمینیا، لیکن آذربائیجان رکن نہیں ہے،لاروف نے کہا کہ اس حقیقت کے باوجود کہ ہم اتحادی ہیں آرمینیا یورپی یونین کے ساتھ بات چیت کو ترجیح دیتا ہے، باکو کی رضامندی کے بغیر خطے میں یورپی یونین کی کوئی بھی موجودگی نقصان دہ ہو گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۹ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ہیلی کاپٹر حادثے کا درد ناقابل بیان ہے ، یوک...

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے دارالحکومت کیف میں ہیلی کاپٹر حادثے میں 14افراد کی ہلاکت کے بعد کہا ہے کہ جنگ کے وقت کوئی حادثہ نہیں ہوتا،غیر ملکی میڈیاکے مطابق ہیلی کاپٹر حادثے پر یوکرین نے روسی مداخلت کا دعوی نہیں کیا لیکن زیلنسکی نے ڈیووس میں ورلڈ اکنامک فورم کو بتایا کہ یہ سانحہ جنگ کا نتیجہ تھا جس کا درد ناقابل بیان ہے،دوسری جانب ایس بی یو اسٹیٹ سیکیورٹی سروس نے کہا کہ وہ حادثے کی کئی ممکنہ وجوہات جاننے کی کوشش کر رہا ہے، جس میں تخریب کاری کے ساتھ ساتھ تکنیکی خرابی یا پرواز کے قواعد کی خلاف ورزی بھی شامل ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۹ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

گیمبیا کے نائب صدر مختصر علالت کے بعد بھارت...

گیمبیا کے نائب صدر بدارا علیو جوف مختصر علالت کے بعد بھارت میں انتقال کر گئے، جوف 2016کے بعد صدر بیرو کے ماتحت خدمات انجام دینے والے چوتھے نائب تھے،غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق 65سالہ جوف کو 2022میں مغربی افریقی ملک کا نائب صدر مقرر کیا گیا تھا، وہ اس سے قبل 2017سے 2022تک وزیر تعلیم کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں،گیمبیا کے صدر اڈاما بارو کا بدھ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کئے گئے اپنے ایک پیغام میں کہنا تھا کہ ساتھیو میں بھاری دل کے ساتھ اپنے نائب صدر، عزت مآب، بدارا علیو جوف کے انتقال کا اعلان کرتا ہوں، یہ افسوسناک واقعہ بھارت میں مختصر علالت کے بعد پیش آیا۔ اللہ انہیں جنت الفردوس نصیب کرے ،رپورٹس کے مطابق نائب صدر طبی علاج کے لیے تقریبا تین ہفتے قبل گیمبیا سے روانہ ہوئے تھے اور سفر سے پہلے کئی مہینوں تک انہیں عوام میں نہیں دیکھا گیا،آنجہانی نائب صدر نے پہلے گیمبیا کی سول سروس میں اور بعد میں ورلڈ بینک میں بطور ایجوکیشن سپیشلسٹ برائے مغربی اور وسطی افریقہ کام کیا، وہاں اپنے تجربے کو اعلی تعلیم، تحقیق، سائنس اور ٹیکنالوجی کے وزیر کے طور پر منتقل کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۹ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مودی کے جرائم پرغیرملکی میڈیا کی سلسلہ وارسی...

غیرملکی میڈیا کی جانب سے بھارتی وزیراعظم نریندرمودی پر 2اقساط پرمبنی سلسلہ وار سیریز کا اجرا کیا گیا ہے ،غیرملکی میڈیا کے مطابق سیریز کا نام انڈیا، دی مودی کوئسچن رکھا گیا ہے ، بھارتی وزیراعظم پر بنائی جانیوالی اس سیریزمیں گجرات کے قصائی مودی کی اصل حقیقت کا کھوج لگانیکی کوشش کی گئی ہے سیریزمیں مقبوضہ کشمیر، گجرات میں بھارتی مسلمانوں کے قتل عام ، ہندوانتہا پسندی اور دیگر عوامل کا بھی جائزہ لیا گیا ہے ،غیرملکی میڈیا کے مطابق مودی دنیا کی بڑی جمہوریت کے رہنما اوردوبار منتخب ہونیوالے وزیراعظم اورطاقتور شخص ہیں اور مغرب انہیں چین کیخلاف مضبوط مہرہ سمجھتا ہے ،غیرملکی میڈیا کے مطابق سیریز میں مودی حکومت کے دور میں مسلمانوں سے ناروا سلوک کے ا لزامات اور ان کے پس پردہ حقائق کی تحقیقات کرے گی جبکہ مودی کی سیاست پرمختلف سوالات کی پس پردہ حقائق جاننے کی بھی کوشش کی گئی ہے،سیریزکا مقصد اقلیتوں سے سلوک ، بھارتی مسلمانوں کے قتل عام اور مودی کا ہندوانتہا پسند تنظیم سے تعلق اوربی جے پی میں ابھرنے کاجائزہ لینا بھی شامل ہے ،غیرملکی میڈیا کے مطابق دو اقساط پر مبنی اس سیریز میں گجرات کی ریاست کا وزیراعلی بننا اور 2002کے فسادات کی حقیقت کو جاننے سمیت ہزاروں افراد کے قتل اور متنازع نکات کو جاننے کی کوشش کی جائے گی ،غیرملکی میڈیا کی اس سیریز پربی جے پی کے حامی بہت سیخ پا ہیں اور سوشل میڈیا پرسخت ردعمل کا اظہار کیا جارہا ہے اور صارفین کی جانب سے لفظی حملے جاری ہیں ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۹ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

راولپنڈی گورنمنٹ گریجویٹ کالج سکتھ روڈ سٹیلا...

گورنمنٹ گریجویٹ کالج سکتھ روڈ سٹیلائیٹ ٹاؤن راولپنڈی میں پرنسپل نے غیر قانونی اکیڈمی کھول لی ،سرکاری کالج میں نجی اکیڈمی کی کلاسیں شروع کرنے کے لیے کسی سے قسم کی اجازت نہیں لی گئی،نجی اکیڈمی کی کلاسیں شام 4بجے سے رات 9بجے تک کالج کے بی ایس بلاک میں ہور ہی ہیںنجی اکیڈمی سے75ہزار روپے کرایہ وصول کررہے ہیں ۔ اس خبر رساں ادارے کے مطابق راولپنڈی کے بڑے سرکاری کالج گورنمنٹ گریجویٹ کالج سکتھ روڈ سٹیلائیٹ ٹاؤن راولپنڈی میں پرنسپل ڈاکٹر اطہر قسیم نے اختیارات کاناجائز استعمال کرتے ہوئے کالج کے بی ایس بلاک میں نجی اکیڈمی ٹورشیا کی کلاسیں شروع کردی ہیں جہاں پر شام 4بجے سے 9بجے تک نجی اکیڈمی میں 250سے زائد طلبہ و طالبات روزانہ آرہے ہیں اور کلاسیں لے رہے ہیں، سرکاری کالج میں نجی اکیڈمی کھولنے کے لیے کسی سے اجازت نہیں لی گئی ہے ۔ذرائع کاکہناتھا کہ نجی اکیڈمی سرکاری وسائل ک استعمال کرکے پیسے کمارہی ہے اور نقصان سرکاری کالج کوہورہاہے اس پورے عمل کی پرنسپل ڈاکٹر اطہر اور کالج کے ایک اور استاد صابر علی نگرانی کررہے ہیں ۔ڈائریکٹر کالجز شیر احمد نے موقف دیتے ہوئے کہاکہ سرکاری کالج میںاکیڈمی کھولنا غیرقانونی ہے ہمارے معلومات میں ایسا کوئی کالج نہیں ہے کوئی کھولے گا تو کارروائی کریں گے اس سے پہلے ان سے سوال کیاگیا کہ سرکاری کالج میں اگر ہم اکیڈمی کھولیںتو کیا آپ ہمیں اجازت دیں گے جس پر انہوں نے کہاکہ آپ میرے دفتر آجائیں وہاں بات کرلیتے ہیں ۔کالج پرنسل اطہرقسیم نے موقف دیتے ہوئے کہاکہ ٹورشیا اکیڈمی ہمیں 75ہزار روپے ماہانہ کرایہ اداکررہی ہے اس لیے ہم نے عمارت ان کو کرائے پر دی ہے۔(محمداویس)

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۹ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ کے اختیارات کم کر...

وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ کے اختیارات کم کر دیے ، ،قومی کمیشن برائے صنعتی تعلقات کے چیئرمین لگانے کا اختیارچیف جسٹس سپریم کورٹ سے لے کروفاقی حکومت کو دے دیا گیا، وزارت سمندر پار پاکستانیز نے قومی کمیشن برائے صنعتی تعلقات کے رولزمیں خاموشی کے ساتھ ترمیم کر دی، ذرائع کے مطابققومی کمیشن برائے صنعتی تعلقات کے چیئرمین لگانے کا اختیار چیف جسٹس سپریم کورٹ سے واپس لینا سپریم کورٹ کے اس فیصلے کی خلاف ورزی ہیجو کہ سپریم کورٹ نے ریاض الحق بنام فیڈریشن آف پاکستان کیس میں دیا تھا۔اس خبر رساں ادارے کے مطابق وفاقی حکومت نے قومی کمیشن برائے صنعتی تعلقات کے چیئرمین لگانے کا اختیار چیف جسٹس آف پاکستان سے لیکر وفاقی حکومت کو منتقل کردیا ، ترمیم کے بعد چیئرمین قومی کمیشن برائے صنعتی تعلقات اور ممبران کو کنٹرول رکھنے کے لئے وفاقی حکومت انہیں بغیر بتائے ایک ماہ کا نوٹس دے کر ہٹاسکے گی ۔ دستاویزات کے مطابق سپریم کورٹ نے ریاض الحق بنام فیڈریشن آف پاکستان کیس میں13جنوری 2013 فیصلہ دیا تھا کہ اس طرح کے ٹربیونلزو کمیشنز کے چیئرمین کی تعیناتی سپریم کورٹ اور ہائیکورٹس کے چیف جسٹس صاحبان سے مشاورت سے جائے گی، اس کے ساتھ معاشی اور انتظامی طورپر خود مختار ہونے چاہیں تاکہ قومی کمیشن برائے صنعتی تعلقات اور اس طرح کے ٹربیونلزآزادنہ طور پر فیصلے کرسکیں

تاہم قومی کمیشن برائے صنعتی تعلقات نئے رولز میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے برعکس چیف جسٹس کی مشاورت ختم کر دی گئی ہے اور،قومی کمیشن برائے صنعتی تعلقات کے چیئرمین و ممبران کو عہدے سے ہٹانے کے لیے بغیر وجہ بناتے 30دن میں ہٹانے کی شق بھی رولز میں شامل کردی گئی۔ اس سے پہلے پرانے رولز کے مطابق چیئرمین لگانے کے لیے چیف جسٹس سے مشاورت ضروری تھی اور کسی بھی چیئرمین یا ممبر کو بغیروجہ بتائے ہٹایا نہیں جاسکتاتھا۔نئی ترمیم کے مطابق وفاقی حکومت خود چیئرمین قومی کمیشن برائے صنعتی تعلقات کے تعیناتی کرے گی، نئی ترمیم کے بعد وفاقی حکومت کی جانب سے چیئرمین کمیشن سپریم کورٹ یا ہائی کورٹ کا سابق وموجودہ جج لگایاجاسکے گا، نئے رولز کے تحت چیئرمین و ممبران کو تین سال کے لیے تعینات کیاجائے گاجس میں توسیع نہیں ہوگی،کمیشن ممبران کی تعیناتی تین سال کے لیے ہوگی۔وزارت اوورسیز پاکستانی اور وفاقی وزیر کے ساتھ باربار رابطہ کرنے کے باوجودکسی قسم کا موقف نہیں دیا،واضح رہے کہ پرانے رولز کے مطابق قومی کمیشن برائے صنعتی تعلقات کے چیئرمین کی تعیناتیپہلے صرف سپریم کورٹ کا جج چیف جسٹس کی مشاورت سے ہی کی جا سکتی تھی، سابقہ رولز کے مطابق کمیشن ممبران کی تعیناتی دو سال کے لیے ہوتی تھی۔(محمداویس)

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۹ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بیجنگ نے نوول کرونا وائرس کے بہترردعمل کے بع...

بیجنگ ( شِنہوا) ہانگ کانگ جانے  کے لیے سی زیڈ  309   کی  پرواز نے بیجنگ ڈ اشنگ بین الاقوامی ہوائی اڈے سے اڑان بھری جس سےہوائی اڈے پر بین الاقوامی اور علاقائی مسافر پروازوں کا دوبارہ آغاز ہوگیا ہے جو نوول کرونا وائرس عالمی وبا  کی وجہ سے مارچ 2020 سے معطل تھیں۔

شہر کے قائم مقام میئر ین یونگ نے بیجنگ میونسپل پیپلز کانگریس کے سالانہ اجلاس میں حکومتی کام کی رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ بیجنگ بین الاقوامی مسافر پروازوں کی بحالی اور بین الاقوامی فضائی  کارگو روٹس کو بڑھانے کا ارادہ رکھتا ہے۔

 ضلع کے پارٹی سربراہ وانگ یوگو نے کہا ہے  کہ ڈ اشنگ ضلع عالمی معیار کے جدید ہوائی اڈے کے زون کی تعمیرمیں سہولت فراہم کرنے کے لیے ہنرمند افرادی قوت اور وسائل جمع کر رہا ہے۔

وانگ نے مزید کہا  کہ یہ اقتصادی زون بین الاقوامی کنونشن اورنمائش اورہوا بازی کی نقل وحمل  جیسی صنعتوں کو ترقی دے گا اور اس میں جامع مقاصد کے لئے مختص علاقوں کو نمایاں کیا جائے گا۔ 

یہ بین الاقوامی تبادلے کے لیے نئے موقع  کے طور پر کام کرے گا ۔

بیجنگ ٹیکنالوجی اینڈ بزنس یونیورسٹی کے انسٹی ٹیوٹ برائے  بزنس اکنامکس کے ڈائریکٹر ہانگ تاؤ نے کہا کہ نوول کرونا وائرس  کے بہتر ردعمل کے ساتھ بیجنگ بڑھتے ہوئے بین الاقوامی تعاون کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے جس کے نتیجے میں 2023  کے دوران  سرحد پار مسافروں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔

حکومتی ورک  رپورٹ کے مطابق بیجنگ مارکیٹ کے اعتماد کو بڑھانے کے لیے اصلاحات اور کھلے پن کو جامع طور پر فروغ دے  گا، بین الاقوامی تجارتی قوانین جیسا کہ علاقائی جامع اقتصادی شراکت داری اور ٹرانس پیسیفک پارٹنرشپ کے لیے جامع اور ترقی پسند معاہدےاور چین(بیجنگ) پائلٹ فری ٹریڈ زون کو اپ گریڈ کرے گا ۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ 5  برسوں کے دوران  بیجنگ 75 ارب امریکی ڈالرز سے زیادہ کی غیر ملکی سرمایہ کاری کا بروئے کارلا چکا ہے ۔

۱۹ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

توشہ خانہ تحائف خفیہ ہونے پر مطمئن ہوئے تو پ...

لاہور ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت کے وکیل کو توشہ خانہ کے ریکارڈ کے ساتھ بیان حلفی جمع کرانے کی ہدایت کردی۔ عدالت نے توشہ خانہ سے تحائف وصول کرنے والی شخصیات کی تفصیلات فراہم کرنے کے حوالے سے درخواست پر سماعت کی۔ جسٹس عاصم حفیظ نے کہا کہ توشہ خانہ کے ہیڈ آف ڈپارٹمنٹ کا بیان حلفی دیں کہ کیسے یہ تحائف خفیہ ہیں، اگر عدالت مطمئن ہوئی کہ واقعی یہ تحائف خفیہ ہونے چاہیے تو عدالت سے پبلک کرنے کا حکم نہیں دے گی۔ جسٹس عاصم حفیظ نے کہا کہ آپ نے جواب میں لکھا ہے کہ توشہ خانہ کے تحائف منظر عام پر آنے سے میڈیا ہائپ بن جاتی ہے، کیا صرف یہ وجہ ہے کہ توشہ خانہ کے تحائف خفیہ رکھا جاتے ہیں، اس میں ملکی سلامتی اور بین الاقوامی تعلقات کہاں سے آگئے۔ عدالت نے استفسار کیا کہ اگر ایک بی ایم ڈبلیو کی گاڑی کا تحفہ آتا ہے اور کہا جاتا ہے کہ اسکے بدلے ایل این جی کا ٹھیکہ دیں تو پھر کیاہوگا؟ عدالت نے سماعت 7فروری تک ملتوی کردی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۹ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

نواز شریف سے قبل مریم نواز 29 جنوری کو پاکست...

لیگی رہنما کیپٹن (ر) صفدر نے کہا ہے کہ نواز شریف سے پہلے مریم نواز 29 جنوری کو لاہور پہنچیں گی، جہاں ان کا شان دار استقبال کیا جائے گا۔ مقدمے کی سماعت سے قبل راولپنڈی کچہری میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیپٹن (ر) صفدر کا کہنا تھا کہ جنہوں نے ہماری حکومت کو ڈی ریل کیا، ان پر آرٹیکل 6 لگے گا،۔ انہوں نے کہا کہ ہم عدالتوں کو نشانہ نہیں بنا رہے لیکن آج بھی جسٹس منیر اور جسٹس ارشاد جیسے کردار موجود ہیں۔ ملک کو اس نہج پر پہنچانے والے پاناما کے اندرون خانہ بلیک میلر ججز ہیں۔ عدالتوں نے کبھی ریاست یا سیاست دانوں کو نہیں بلکہ اپنی پنشنوں کو بچایا۔ جسٹس ثاقب نثار گروپ نے سپریم کورٹ کے ججز کو بدنام کیا۔ سابق وزیراعظم نواز شریف کے داماد اور مریم نواز کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر کا کہنا تھا کہ مریم نواز واپس آکر پاکستان کے خلاف سازش کرنے والوں کو بے نقاب کریں گی ۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور مریم نواز دونوں پاکستان آ رہے ہیں۔ مریم نواز کا استقبال، نواز شریف کے استقبال کی ریہرسل ہوگی۔ کیپٹن صفدر کا کہنا تھا کہ مریم نواز 29 جنوری کو شام 4 بجے لاہور ائرپورٹ پہنچیں گی۔ قبل ازیں کیپٹن(ر)صفدر اپنے خلاف کار سرکار میں مداخلت اور ہنگامہ آرائی کے کیس میں تھانہ نیو ٹاون میں درج مقدمے کی سماعت کے لیے سول جج کی عدالت میں پیشی کے لیے راولپنڈی کچہری پہنچے ۔ جہاں عدالت نے سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۹ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چند ہفتے پہلے توشہ خانہ ٹاپ ایجنڈا تھا، اب ح...

رہنما پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ چند ہفتے پہلے توشہ خانہ کو ٹاپ ایجنڈا بنانے والی حکومت اب اپنے بیانیے سے فراری ہے۔ مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں رہنما پی ٹی آئی فواد چودھری نے کہا کہ آج لاہور ہائی کورٹ میں توشہ خانہ کیس کی سماعت ہوئی جس میں وفاقی حکومت نے مقف اختیار کیا کہ اگر توشہ خانہ کا ریکارڈ پبلک کیا گیا تو خارجہ تعلقات شدید متاثر ہوں گے۔ فواد چودھری نے بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ یہ حیرت انگیز ہے، صرف چند ہفتے پہلے توشہ خانہ کی گھڑی حکومت کا ٹاپ ایجنڈا تھا، اب اس مقف سے فرار اس لیے کہ اپنا کچا چٹھہ کھلے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۹ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

الیکشن کمیشن کراچی بلدیاتی انتخابات کالعدم ق...

پاکستان تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن سے کراچی میں بلدیاتی انتخابات کالعدم قرار دیکر مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا۔ پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری اسد عمر نے پریس کانفرنس میں کہا کہ پیپلز پارٹی نے طاقت اور دھاندلی سے کراچی کے بلدیاتی انتخابات میں عوامی مینڈیٹ چوری کیا، انتخابات کو کالعدم قرار دیا جائے۔ اسد عمر کا کہنا تھا کہ پہلے انتخابات ملتوی کرانے کی کوشش کی گئی، سندھ میں آخر کار 15 جنوری کو انتخابات ہوئے لیکن پھر مینڈیٹ چوری کر لیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کے دن صبح دھاندلی شروع ہوئی، پی ٹی آئی کے رہنما امجد آفریدی نے ویڈیو میں بتایا کہ کیسے ایک ہزارووٹ پولنگ سٹیشن لائے گئے، ویڈیو پردھاندلی کرنے والوں کے بجائے امجد آفریدی کو گرفتار کرلیا گیا، امجد آفریدی کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا اوران کے بھائی کی ایک آنکھ ضائع ہو گئی۔ اسد عمر کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن کہیں پہاڑوں پر نہیں بلکہ یونین کونسل میں ہو رہا تھا، انتخابی عملے پردبا ڈالا گیا، الیکشن کمیشن اس سارے عمل میں بے بس نظر آرہا ہے، مینڈیٹ چوری ہونے پر جب عوام نے احتجاج کیا تو پولیس نے پی ٹی آئی ورکرز کو حراست میں لے لیا۔ اسد عمر نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی بدترین دھاندلی کے خلاف احتجاج کرنے والوں پر تشدد کیا گیا، کراچی کے خلاف انتہائی خوفناک گیم کھیلا جا رہا ہے، ہرطریقے سے کراچی کو دیوار سے لگایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقامی حکومت میں بھی جن کو کراچی والوں نے ووٹ دیا ان کومینڈیٹ نہیں دیا گیا، جماعت اسلامی کی بھی سیٹیں چھینی گئی ہیں، کراچی کے اس الیکشن کو مسترد کرتے ہیں، کراچی کے بلدیاتی انتخابات کو کالعدم قرار دیا جائے اور الیکشن کمیشن مستعفی ہو۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۹ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کی معیشت میں2023 کے دوران نمایاں بہتری آ...

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ سال 2023 کے دوران چین کی معیشت میں نمایاں بہتری آئے گی، ملکی معیشت میں بڑی پیش رفت ہوگی اورعالمی اقتصادی بحالی میں مزید کردار ادا کیا جائے گا۔ان خیا لا ت کا اظہار ترجمان وانگ وین بن نے اپنی روزانہ کی پریس بریفنگ کے دوران سال 2022 میں چین کی معیشت کے حوالے سے اور ساتھ ہی 2023 میں چین کی معیشت میں نمایاں اضافہ کے بارے میں میڈیا کی پیشن گوئی سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کیا ۔وانگ نے کہا کہ سال 2022 کے دوران چین نے مئو ثر طریقے سے سماجی اقتصادی ترقی کے ساتھ نوول کرونا وائرس بارے ردعمل کو مربوط کیا۔انہوں نے کہا کہ اس کے ساتھ وسیع تناظر میں ضوابط کو بڑھایا اورتسلسل کے ساتھ آنے والی اور طویل عالمی وبائی مرض اورسست رفتارعالمی اقتصادی ترقی کے باوجود توقع سے زیادہ عوامل کے اثرات کو مئو ثرطور پرمنظم بنایا ۔وانگ نے کہا کہ ہم میکرو معیشت کی مجموعی کارکردگی کو مستحکم کرنے اور چین کی اقتصادی پیداوار کو مجموعی اور فی کس دونوں لحاظ سے توسیع دینے میں کامیاب رہے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ مشکل سے حاصل کی گئی کامیابیاں ہیں اور یہ چینی معیشت کی مستحکم لچک، وسیع صلاحیت اور مستحکم احیائے نو کی عکاسی کرتی ہیں۔اس کے ساتھ ہی یہ اس حقیقت کی عکاس ہے کہ طویل مدت میں چین کی مستحکم اقتصادی ترقی کو برقرار رکھنے والے بنیادی اصولوں میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ترجمان نے کہا کہ چین کے نوول کرونا وائرس ردعمل بارے ایک نئے مرحلے کی جانب بڑھنے اور زندگی اور کام کاج تیزی سے معمول پر آنے کے ساتھ ہی چین کی معیشت کے اندرونی محرکات زیادہ رفتار حاصل کریں گے اور اصلاحات اور کھلے پن کو گہرا کرنے کی کوششوں کے فوائد کو برقرار رکھا جائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۹ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

فلپائن اور تھائی لینڈ میں نئے سال کا جشن

رواں سال چینی قمری نئے سال کا آغاز 22 جنوری سے ہورہا ہے ، جسے خرگوش سے منسوب کیا گیا ہے۔منیلا اور بنکاک کی گلیوں میں نئے سال کی علامات تیزی سے ابھر رہی ہیں۔ لالٹین، سونے سے مزین لٹکانے والی سجاوٹ، خرگوش کارٹون کی تصاویر، سرخ اور سنہری رنگ تہوار اور جاندار ماحول کی عکاسی کرتے نظرآتے ہیں۔سڑکیں لوگوں سے بھری ہیں جو نئے سال کو خوش آمدید کہنے کے لئے مختلف سجاوٹ خرید رہے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۹ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کے صدر کی جانب سے چینی عوام کو موسم بہار...

چین کے صدر شی جن پھنگ نے موسم بہار تہوار سے قبل ملک بھر کے عام افراد کے ساتھ ورچوئل گفتگو کی اور انہیں موسم بہار تہوار کی مبارکباد دی۔کمیونسٹ پارٹی آف پارٹی چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی نے ایک اسپتال میں طبی کارکنوں، ایک فلاحی گھر میں بزرگ شہریوں اور ایک آئل فیلڈ میں کام کرنے والے مزدوروں کے ساتھ ویڈیو لنک کے ذریعے بات چیت کی۔اس کے علا وہ شی نے تیز رفتار ریلوے اسٹیشن پر مسافروں اور عملے کے ارکان، تھو ک مارکیٹ میں دکانداروں اور گاہکوں اور نسلی اقلیتی گاں کے لوگوں سے بھی گفتگو کی ۔شی نے خرگوش کے سال میں تمام نسلی گروہوں سے تعلق رکھنے والے چینی عوام کو صحت مند اور خوشگوار زندگی کی دعا دی اور اس امید کا اظہار کیا کہ ملک خوشحالی سے لطف اندوز ہوگا۔رواں سال چینی قمری نئے سال کا آغاز 22 جنوری سے ہوگا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۹ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی صدر کی 20ویں سی پی سی قومی کانگریس کی...

بیجنگ (شِنہوا) کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ  کی 20 ویں کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ  قومی  کانگریس میں پیش کردہ رپورٹ اور کانگریس میں منظور کردہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کے آئین کا ایک کتابچہ 10 غیر ملکی زبانوں میں شائع ہوا ہے۔ 

جمعرات کو ایک اعلامیہ  کے مطابق غیر ملکی زبانوں کے پریس کے ذریعہ شائع کیا گیا یہ کتابچہ اب انگریزی، فرانسیسی، روسی، عربی، ہسپانوی، پرتگالی، جرمن، جاپانی، ویتنامی اور لاؤ میں دستیاب ہے۔

چینی اور انگریزی دونوں عبارتوں پر مشتمل ان  کتابوں کے دو زبانوں والےترجمے  بھی اندرون و بیرون ملک کے قارئین کی سہولت کے لیے جاری کیے گئے ہیں۔

شی نے یہ  رپورٹ 16 اکتوبر2022 کو پیش کی تھی ۔ اس رپورٹ کا عنوان "چینی خصوصیات کے حامل سوشلزم کے عظیم جھنڈے کو بلند رکھیں اور ہر لحاظ سے ایک جدید سوشلسٹ ملک کی تعمیر کے لیے اتحاد کی کوشش کریں" تھا۔

۱۹ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بنگلہ دیش، دارالحکومت میں ثقافتی میلے کا انع...

بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں 6 روزہ ثقافتی میلے کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس کا مقصد اداکاری، نغموں، موسیقی، رقص پر مشتمل لوک ڈرامے کی ایک طرز جاترا کا فروغ ہے۔اس فیسٹیول کا انعقاد بنگلہ دیش شلپا کلا اکیڈمی (نیشنل اکیڈمی آف فائن اینڈ پرفارمنگ آرٹ) نے ملک میں جاترا طائفوں کی مزید ترقی کے لئے کیا ہے۔بنگلہ دیش شلپا کلا اکیڈمی 2012 سے اس میلے کا انعقاد کررہی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۹ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ، آئس پارک میں فیصل مسجد کا برف سے بنا...

ہاربن (شِنہوا) چین کے شمال مشرقی صوبہ  حئی لونگ جیانگ کے دارالحکومت ہاربن میں واقع ملک کے سب سے بڑے آئس تھیم پارک میں اسلام آباد کی فیصل مسجد کا برف سےمجسمہ تیار کیا گیا ہے۔

غروب آفتاب کے ساتھ فیصل مسجد  کی طرز پر برف سے بنا مجسمہ " نائٹ اسکوائر" روشن ہوجاتا ہے اور سیاحوں کو دیکھنے اور تصاویراتارنے پر راغب کرتا ہے۔

"نائٹ اسکوائر" کی تیاری میں 2 ہزار 300 مکعب میٹرز برف استعمال کی گئی ہے۔ اور اسے فیصل مسجد کی اصل طرز پر بنایا گیا ہے جہاں لوگ اصل مسجد کی طرز پر نماز کے لئے  8 پہلو والا ہال اور بلندوبالا 4 مینار دیکھ سکتے ہیں۔

جاری 24 واں ہاربن آئس اینڈ اسنو ورلڈ گزشتہ برس 17 دسمبر سے کھولا گیا تھا  جس میں اندرون اور بیرون ملک سے سیاحوں کو ہاربن میں موسم سرما کے عجائبات میں خوش آمدید کہا گیا۔

یہ پارک شہر میں موسم سرما کی سیاحت کا ایک اہم حصہ ہے اور مسلسل 23 برس سے موسم سرما میں کھولا جارہا ہے۔

اس تفریحی پارک کا رقبہ 8 لاکھ 10 ہزار مربع میٹرز ہے یہ آئس ، اسنو، روشنیوں اور آواز کے امتزاج پر مبنی ہے جہاں سیاح 100 سے زائد فن پاروں کے گروپ دیکھ سکتے ہیں جن کی تیاری میں 1 لاکھ 50 ہزار مکعب میٹرز سے زائد برف استعمال کی گئی ہے۔

شنگھائی تعاون تنظیم کے " ایس سی او آئس اینڈ اسنو اسپورٹس آزمائشی زون" میں تنظیم کے 8 رکن ممالک کے تاریخی مقامات کو برف کی شکل میں پیش کیا گیا ہے۔ ان میں پاکستان، ازبکستان، تاجکستان اور دیگر ممالک شامل ہیں۔

چین کے شمالی صوبہ ہیبے سے تعلق رکھنے والے ایک سیاح یوآن زی ٹنگ نے کہا کہ مجھے خاص طور پر پاکستانی ثقافت میں دلچسپی ہے۔ مجھے یہ دیکھ کر حیرت ہوئی کہ یہاں فیصل مسجد کی تعمیراتی خصوصیات کو برف کی مدد سے پیش کیا گیا ہے۔

۱۹ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ، آئس پارک میں فیصل مسجد کا برف سے بنا...

ہاربن (شِنہوا) چین کے شمال مشرقی صوبہ  حئی لونگ جیانگ کے دارالحکومت ہاربن میں واقع ملک کے سب سے بڑے آئس تھیم پارک میں اسلام آباد کی فیصل مسجد کا برف سےمجسمہ تیار کیا گیا ہے۔

غروب آفتاب کے ساتھ فیصل مسجد  کی طرز پر برف سے بنا مجسمہ " نائٹ اسکوائر" روشن ہوجاتا ہے اور سیاحوں کو دیکھنے اور تصاویراتارنے پر راغب کرتا ہے۔

"نائٹ اسکوائر" کی تیاری میں 2 ہزار 300 مکعب میٹرز برف استعمال کی گئی ہے۔ اور اسے فیصل مسجد کی اصل طرز پر بنایا گیا ہے جہاں لوگ اصل مسجد کی طرز پر نماز کے لئے  8 پہلو والا ہال اور بلندوبالا 4 مینار دیکھ سکتے ہیں۔

جاری 24 واں ہاربن آئس اینڈ اسنو ورلڈ گزشتہ برس 17 دسمبر سے کھولا گیا تھا  جس میں اندرون اور بیرون ملک سے سیاحوں کو ہاربن میں موسم سرما کے عجائبات میں خوش آمدید کہا گیا۔

یہ پارک شہر میں موسم سرما کی سیاحت کا ایک اہم حصہ ہے اور مسلسل 23 برس سے موسم سرما میں کھولا جارہا ہے۔

اس تفریحی پارک کا رقبہ 8 لاکھ 10 ہزار مربع میٹرز ہے یہ آئس ، اسنو، روشنیوں اور آواز کے امتزاج پر مبنی ہے جہاں سیاح 100 سے زائد فن پاروں کے گروپ دیکھ سکتے ہیں جن کی تیاری میں 1 لاکھ 50 ہزار مکعب میٹرز سے زائد برف استعمال کی گئی ہے۔

شنگھائی تعاون تنظیم کے " ایس سی او آئس اینڈ اسنو اسپورٹس آزمائشی زون" میں تنظیم کے 8 رکن ممالک کے تاریخی مقامات کو برف کی شکل میں پیش کیا گیا ہے۔ ان میں پاکستان، ازبکستان، تاجکستان اور دیگر ممالک شامل ہیں۔

چین کے شمالی صوبہ ہیبے سے تعلق رکھنے والے ایک سیاح یوآن زی ٹنگ نے کہا کہ مجھے خاص طور پر پاکستانی ثقافت میں دلچسپی ہے۔ مجھے یہ دیکھ کر حیرت ہوئی کہ یہاں فیصل مسجد کی تعمیراتی خصوصیات کو برف کی مدد سے پیش کیا گیا ہے۔

۱۹ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ، آئس پارک میں فیصل مسجد کا برف سے بنا...

ہاربن (شِنہوا) چین کے شمال مشرقی صوبہ  حئی لونگ جیانگ کے دارالحکومت ہاربن میں واقع ملک کے سب سے بڑے آئس تھیم پارک میں اسلام آباد کی فیصل مسجد کا برف سےمجسمہ تیار کیا گیا ہے۔

غروب آفتاب کے ساتھ فیصل مسجد  کی طرز پر برف سے بنا مجسمہ " نائٹ اسکوائر" روشن ہوجاتا ہے اور سیاحوں کو دیکھنے اور تصاویراتارنے پر راغب کرتا ہے۔

"نائٹ اسکوائر" کی تیاری میں 2 ہزار 300 مکعب میٹرز برف استعمال کی گئی ہے۔ اور اسے فیصل مسجد کی اصل طرز پر بنایا گیا ہے جہاں لوگ اصل مسجد کی طرز پر نماز کے لئے  8 پہلو والا ہال اور بلندوبالا 4 مینار دیکھ سکتے ہیں۔

جاری 24 واں ہاربن آئس اینڈ اسنو ورلڈ گزشتہ برس 17 دسمبر سے کھولا گیا تھا  جس میں اندرون اور بیرون ملک سے سیاحوں کو ہاربن میں موسم سرما کے عجائبات میں خوش آمدید کہا گیا۔

یہ پارک شہر میں موسم سرما کی سیاحت کا ایک اہم حصہ ہے اور مسلسل 23 برس سے موسم سرما میں کھولا جارہا ہے۔

اس تفریحی پارک کا رقبہ 8 لاکھ 10 ہزار مربع میٹرز ہے یہ آئس ، اسنو، روشنیوں اور آواز کے امتزاج پر مبنی ہے جہاں سیاح 100 سے زائد فن پاروں کے گروپ دیکھ سکتے ہیں جن کی تیاری میں 1 لاکھ 50 ہزار مکعب میٹرز سے زائد برف استعمال کی گئی ہے۔

شنگھائی تعاون تنظیم کے " ایس سی او آئس اینڈ اسنو اسپورٹس آزمائشی زون" میں تنظیم کے 8 رکن ممالک کے تاریخی مقامات کو برف کی شکل میں پیش کیا گیا ہے۔ ان میں پاکستان، ازبکستان، تاجکستان اور دیگر ممالک شامل ہیں۔

چین کے شمالی صوبہ ہیبے سے تعلق رکھنے والے ایک سیاح یوآن زی ٹنگ نے کہا کہ مجھے خاص طور پر پاکستانی ثقافت میں دلچسپی ہے۔ مجھے یہ دیکھ کر حیرت ہوئی کہ یہاں فیصل مسجد کی تعمیراتی خصوصیات کو برف کی مدد سے پیش کیا گیا ہے۔

۱۹ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ۔ ہاربن ۔ سیاحت ۔ پاکستان

چین ، شمال مشرقی صوبہ حئی لونگ جیانگ کے دارالحکومت ہاربن میں چین کے سب سے بڑے آئس تھیم پارک میں برف سے بنے پاکستان کی فیصل مسجد کےنمونے کا رات کا منظر۔ (شِںہوا)

۱۹ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ۔ ہاربن ۔ سیاحت ۔ پاکستان

چین ، شمال مشرقی صوبہ حئی لونگ جیانگ کے دارالحکومت ہاربن میں چین کے سب سے بڑے آئس تھیم پارک میں برف سے بنے پاکستان کی فیصل مسجد کےنمونے کا رات کا منظر۔ (شِںہوا)

۱۹ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین نے سبز ٹرانسپورٹ نیٹ ورک کی تعمیر تیز کر...

چین نے توانائی کی کھپت کا ڈھانچہ اور انتظام بہتر بنانے کے ساتھ سبز ٹرانسپورٹ نیٹ ورک کی تعمیر تیز کردی ہے۔ریاستی کونسل کے اطلاعات دفتر سے "نئے دور میں چین کی سبزترقی" کے عنوان سے جاری وائٹ پیپر کے مطابق ملک نے خصوصی ریلوے لائنوں کی تعمیر تیز کردی ہے۔مال بردار نقل و حمل کو سڑک سے ریلوے اور آبی راستے پر منتقل کرنے کو فروغ دیا ہے اور انٹرماڈل ٹرانسپورٹ کی حوصلہ افزائی کی ۔وائٹ پیپر کے مطابق چین میں 2021 کے دوران ریلوے اور آبی راستے سے مال برداری کا حجم مجموعی طور پر 24.56 فیصد تھاجو 2012 کی نسبت 3.85 فیصد پوائنٹس زائد ہے۔وائٹ پیپر میں بتایا گیا ہے کہ چین نے ٹرانسپورٹ گاڑیوں میں سبز تبدیلی کو بھی فروغ دیا ہے۔2021 کے اختتام تک چین میں اندراج شدہ نئی توانائی گاڑیوں کی تعداد 78 لاکھ 40 ہزار تک پہنچ گئی جو عالمی تعداد کا تقریبا نصف ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۹ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، شان ڈونگ کی زرعی برآمدات ریکارڈ بلند سط...

جنان (شِنہوا) چین کے مشرقی صوبہ شان ڈونگ کی زرعی برآمدات سال  2022  کے دوران  ریکارڈ بلند ترین سطح  پر پہنچ گئی ہیں  جو  کہ مسلسل 24 برسوں  سے ملک میں پہلے نمبر پر ہے۔

چھنگ ڈاؤ کسٹمز اورجنان کسٹمز کے اعداد و شمارکے مطابق سال  2022 کے دوران شان ڈونگ کی زرعی برآمدات 139.4 ارب  یوآن (تقریباً 20.62 ارب  امریکی ڈالر) تک پہنچ گئیں جو گزشتہ  سال کے مقابلے میں 12.6 فیصد زائد ہیں۔

 یہ چین کی زرعی برآمدات کی مجموعی مالیت کا 21.3 فیصد ہے۔

بنیادی طور پر گزشتہ سال شان ڈونگ میں زرعی مصنوعات جاپان، جنوب مشرقی ایشیائی ملکوں کی تنظیم اور یورپی یونین کو برآمد کی گئی ہیں ۔

 آبی مصنوعات، سبزیوں اور خوردنی پھپھوندی کی برآمدی قیمت شان ڈونگ میں زرعی مصنوعات کی مجموعی  برآمدی قدر کا 45.5 فیصد ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق شان ڈونگ کی غیرملکی تجارت کی مالیت  سال 2022 کے دوران 33 کھرب 30 ارب یوآن تک پہنچ گئی جو ایک مزیدریکارڈ بلند سطح  ہے جس میں گزشتہ سال کی نسبت 13.8 فیصد اضافہ ہوا۔

۱۹ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کا غیرملکی امداد سے چلنے والے تحقیق اورت...

ریاستی کونسل نے متعلقہ محکموں اور علاقائی حکام سے درخواست کی ہے کہ وہ چین میں تحقیق اور ترقی (آر اینڈ ڈی )کے مراکزکے قیام میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کی مزید مدد کریں۔ایک جاری کردہ مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ سائنسی اور تکنیکی جدت کے لئے بہتر خدمات کی ضرورت ہے اوراس کے لئے بنیادی تحقیق کی حوصلہ افزائی کی جانی چاہیے۔غیر ملکی مالی اعانت سے چلنے والے جدت کے ان کھلے پلیٹ فارمز کے قیام اور سرمایہ کاری سے تحقیق اور ترقی کے یہ مراکزقومی سائنسی اورتکنیکی مشنز اورپروگراموں میں شرکت کے لئے معاونت حاصل کریں گے۔تحقیق اور ترقی کے کاموں میں مدد کرنے کے لیے تحقیق اور ترقی کے اعداد وشمارکی سرحد پارقانونی گردش کی مدد کرنے، بیرونی منتقلی اور ٹیکنالوجی کی درآمدات وبرآمدات کے لیے دانشورانہ املاک کے حقوق کے انتظام کو بہتر بنا یا جا ئے گا۔اس کے ساتھ سائنسی تحقیقی مواد کی کلیئرنس اورضابطہ کاری کے عمل کو بہتر بنانے کے لیے کام کیا جائے گا۔مراسلہ میں کہا گیا کہ اس کے ساتھ ہی بیرون ملک فطری استعداد کومتعارف کرانا بھی نا گزیرہے۔ اس مقصد کے لیے متعلقہ محکموں اور تمام صوبائی سطح کے حکام کو چاہیے کہ وہ بیرون ملک مقیم ہنرمند افراد کے لیے چین میں کام کرنا آسان بنائیں۔اس میں دانشورانہ املاک کے بہتر تحفظ پر بھی زور دیا گیا ہے۔اس میں کہا گیا ہے کہ متعلقہ محکموں کو خفیہ کاروباری معلومات کے تحفظ کے نظام کی بہتری کو تیز کرنا چاہیے، املاک دانش کے تحفظ کے مراکز کی تعمیر کو مستحکم بنانا چاہیے اور قانون کے نفاذ کو فروغ دینا چاہیے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۹ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پی پی ہمارے اور ہم اس کے مینڈیٹ کو تسلیم کری...

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ پی پی ہمارے اور ہم اس کے مینڈیٹ کو تسلیم کریں تو بات آگے بڑھے گی۔ حافظ نعیم الرحمن نے بلدیاتی انتخابات میں دوبارہ گنتی کے نام پر جماعت اسلامی کی اکثریت کو کم کرنے کے حوالے سے ادارہ نور حق میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کا چار دن گزر جانے کے باوجود معاملہ ختم نہیں ہورہا، آر اوز کی جانب سے دھاندلی کی جارہی ہے، اپنی مرضی کے نتائج حاصل کرنے کے لیے آر اوز کو تعینات کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈھائی سال بعد الیکشن ہوا وہ بھی چار بار ملتوی ہو کر، آخری وقت تک غیر یقینی صورتحال رکھی گئی تا کہ لوگ ووٹ نا ڈال سکیں، حکومت عوام کو اختیار دینا نہیں چاہتی، آخری گھنٹوں تک کنفیوزن برقرار رکھی کہ لوگ ووٹ نہ ڈال سکیں، لوگوں نے پچیس فیصد سے زائد ووٹ کاسٹ کیے، اتنی کوششوں کے بعد الیکشن جو ہوا وہ بھی مسائل کا شکار رہا۔حافظ نعیم کا کہنا تھا کہ فارم گیارہ اور بارہ کو فراہم نہیں کیے گئے ، الیکشن کمیشن کے متعدد احکامات کے بعد بھی پریزائڈنگ آفیسر آر اوز کی مرضی سے فارم گیارہ جاری کررہے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ ہمارا پہلا مطالبہ یہ ہے کہ جن سیٹوں کی سماعت الیکشن کمیشن میں ہونی ہے، وہاں ووٹوں کے تھیلے بھی منگوائے جائیں جو ابھی تک آر اوز کے پاس ہیں، آر اوز کا کام تحفظ کرنا ہے وہی دھاندلی کررہے ہیں ، کھلی دھاندلی کی جارہی ہے کوئی پوچھنے والا نہیں ، فارم گیارہ اور بارہ میں متعدد غلطیاں کی گئی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ری کانٹنگ کے پراسس کو روکا جائے ، دوبارہ گنتی الیکشن کمیشن کے سامنے کی جائے، ہم نے پیپلز پارٹی سے ڈبل سے بھی زیادہ ووٹ لئے ہیں، تو انکی اکثریت کیسے ہو سکتی ہے، ہم نمبر ون پارٹی ہیں اور انشا اللہ میئر جماعت اسلامی بنائے گی، پی پی ہمارے اور ہم اس کے مینڈیٹ کو تسلیم کریں تو بات آگے بڑھے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملیر ڈی آر او آفس میں ہمارے کارکنان پر گولیاں چلائی گئیں، کیماڑی کے آفس میں پہ ٹی آئی کے کارکنان اور علی زیدی پر حملہ کیا گیا ، ان واقعات کی مذمت کرتے ہیں، پی ٹی آئی کے دوست پی پی کے اکسانے پر ری کانٹنگ کرارہے ہیں، یہ انکا حق ہے لیکن اس بات پہ پی پی فائدہ اٹھاکر اپنے نمبر بڑھائے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۹ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

جب تحائف فروخت ہوجاتے ہیں تو پھر کلاسیفائیڈ...

لاہور ہائیکورٹ نے توشہ خانہ کے سربراہ سے معلومات کلاسیفائیڈ ہونے سے متعلق حلف نامہ طلب کرلیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عاصم حفیظ نے توشہ خانہ سے لیے گئے تحائف کی تفصیلات کے لیے دائر درخواست پر سماعت کی جس دوران عدالت نے کہا کہ یہ ڈاکومنٹ کلاسیفائیڈ ہیں، اس پر سرکاری وکیل کیاکہتے ہیں؟ عدالت کے سوال پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ سیکرٹری کیبنٹ ڈویژن کی جانب سے جواب دے دیا ہے، 1973 میں توشہ خانہ وزارت خارجہ امور سیکیبنٹ ڈویژن کو ٹرانسفر ہوا، یہ تحائف کسی پاکستانی شہری نے نہیں دیے ہوتے۔ عدالت نے سوال کیا کہ جب تحائف فروخت ہوجاتے ہیں تو پھر کلاسیفائیڈ کیسے ہیں؟ اگرحلف نامہ آئے کہ یہ کلاسیفائیڈ معلومات ہیں تو عدالت پھر اسے ڈس کلوز نہیں کرے گی، ہوسکتاہے عدالت لائن کھینچ دیکہ یہ معلومات دینی ہے او یہ نہیں دینی، متعلقہ محکمے کے حلف نامے میں وجوہات دیں کہ یہ معلومات کلاسیفائیڈکیسے ہیں۔ عدالت کے پوچھنے پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ مجھے حلف نامہ جمع کروانے کے لیے وقت دے دیں، اس پر عدالت نے کہا کہ آپ حلف نامہ کے ساتھ ریکارڈ بھی دیں گے، بند کمرے میں سماعت کرلیں گے۔ عدالت نے توشہ خانہ کے سربراہ سے معلومات کے کلاسیفائیڈ ہونے سے متعلق حلف نامہ طلب کرلیا اور کہا کہ سرکاری وکیل سربراہ توشہ خانہ کا حلف نامہ 2 ہفتے میں جمع کرائیں۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 7 فروری تک ملتوی کر دی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۹ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

عمران خان کی توشہ خانہ کیس میں نااہلی کیخلاف...

سابق وزیر اعظم عمران خان نے توشہ خانہ کیس میں نااہلی کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر درخواست واپس لینے کی استدعا کردی۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس عامر فاروق نے توشہ خانہ کیس میں نااہلی کیخلاف عمران خان کی درخواست پرسماعت کی۔ عمران خان کی جانب سے بیرسٹر علی ظفر عدالت میں پیش ہوئے۔ عمران خان کے وکیل نے استدعا کی کہ یہ معاملہ لاہور ہائیکورٹ میں بھی زیر سماعت ہے، اس لئے ان کے موکل کو درخواست واپس لینے کی اجازت دی جائے۔ جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیئے کہ آپ کی مرکزی درخواست 25 جنوری کو سماعت کے لئے مقرر ہے۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے ریمارکس دیئے کہ کیس میں دیگر فریقین نے تحفظات کا اظہار کیا تھا، اس لئے کیس واپس لینیکی درخواست بھی 25 جنوری کو ہی سنیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۹ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

زرداری اور فریال تالپور کیخلاف منی لانڈرنگ ک...

اسلام آباد کی احتساب عدالت میں سابق صدر آصف علی زرداری اور فریال تالپور کے خلاف منی لانڈرنگ کیس چلے گا یا نہیں؟؟ پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا ہے۔ پارک لین ریفرنس میں عدالت کے دائرہ اختیار پر دلائل طلب کرتے ہوئے سماعت پچیس جنوری تک ملتوی کر دی گئی۔ سابق صدر زرداری اور فریال تالپور کے خلاف دائر درخواست کی سماعت آج بروز جمعرات 19 جنوری کو اسلام آباد کی احتساب عدالت میں ہوئی۔ اس موقع پر آصف زردای اور فریال تالپور کی درخواستوں پر فاروق ایچ نائیک نے دلائل دیئے۔ وکیل کا اپنے دلائل میں کہنا تھا کہ آصف زردای پر ریفرنس میں تیس ملین روپے کا الزم ہے، نیب اب تک یہ الزام بھی ثابت نہیں کر سکا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ نئے نیب قانون کے تحت ریفرنس بھی عدالت کے دارہ اختیار میں نہیں آتا۔ فاروق نائیک نے استدعا کی کہ احتساب عدالت قانون کے مطابق ریفرنس واپس بھیجے۔ جج ناصر جاوید رانا نے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا۔ آصف زرداری کیخلاف پارک لین ریفرنس پر سماعت بھی احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے کی۔ عدالت نے آصف زراری کی حاضری سے استشنی کی درخواست منظور کرلی۔ ریفرنس میں عدالت کے دائرہ اختیار پر دلائل طلب کرتے ہوئے مزید کارروائی کیلئے پچیس جنوری تک ملتوی کر دی گئی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۹ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مارچ، اپریل تک حالات سنگین، لوگ سڑکوں پر ہوں...

سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ملک میں مارچ، اپریل تک حالات اتنے سنگین ہو جائیں گے کہ لوگ اپنے حق کے لئے سڑکوں پر ہوں گے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان نے ساری پارٹیوں کو چاروں شانے چت کردیا ہے، حکومت نے ملک کو جہاں پہنچا دیا ہے وہاں سے نکالنا اب کوئی آسان کام نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ صرف جلد الیکشن ہی ان سب کا واحد حل ہے، امید ہے سپریم کورٹ سے اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق ملے گا اورآئندہ حکومت میں ان کا کلیدی کردار ہوگا۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ عالمی بینک نے پاکستان کے لئے 1.1 ارب ڈالر کا قرضہ روک دیا ہے، ایل سی کھل نہیں رہی، پورٹ سے مال چھوٹ نہیں رہا، غریب آٹے کے تھیلے کے لئے مر رہا ہے۔ شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ ملک ٹیکنیکلی ڈیفالٹ ہو چکا ہے، آئی ایم ایف پروگرام کھٹائی میں ہے، غریب کے لئے تکلیف اور اپنے کیسز میں ریلیف ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۹ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اے پی سی ای اے ،سسٹین ایبل ڈیولپمنٹ رپورٹ 20...

آل پاکستان چائنیز انٹرپرائز ایسوسی ایشن (اے پی سی ای اے) نے پائیدار ترقی کے اہداف (ایس ڈی جیز) سیکرٹریٹ کے تعاون سے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف پارلیمانی سروسز میں ''اے پی سی ای اے سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ رپورٹ 2022'' کے عنوان سے ایک رپورٹ کا اجراء کیا۔ رپورٹ میں پاکستان میں چین پاکستان اقتصادی راہداری ( سی پیک ) کے منصوبوں کا ایک جامع جائزہ فراہم کیا گیا ہے جبکہ 2030 کے ایس ڈی جیز ایجنڈے کے نفاذ میں سی پیک کے کردار کو اجاگر کیا گیا ہے۔چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق رپورٹ کا آغاز مہمان خصوصی قومی اسمبلی کے معزز سپیکر راجہ پرویز اشرف، ایگزیکٹو وائس چیئرمین اے پی ای سی اے (بینک آف چائنا لمیٹڈ پاکستان آپریشنز کے سی ای او بھی) وانگ جی نے آنر کے ساتھ کیا۔ کنوینر قومی پارلیمانی ٹاسک فورس برائے ایس ڈی جی (ایس اے پی ایم بھی) رومینہ خورشید اور وزیر مملکت برائے خزانہ اور محصولات ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا اور دیگر معززین میں اے پی ای سی اے انتظامیہ، ممتاز پارلیمنٹیرینز اور سینیٹرز شامل تھے۔ چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق وانگ جی نے پائیدار ترقی کی اہمیت کو سمجھنے اور ہر ممکن اصلاحی اقدامات کرنے کی اہم ضرورت کو واضح کیا۔ انہوں نے ریمارکس دیئے کہ اے پی ای سی اے کا خیال ہے کہ 'پائیدار' اور 'پائیدار ترقی' کی اصطلاحات قابل تجدید توانائی سے زیادہ پر لاگو ہوتی ہیں۔ ہم پاک چین تعلقات کی حمایت کے لیے تمام پہلوؤں میں پائیدار ترقی کی مشق کرتے ہیں۔

چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق کنوینر ایس ڈی جیز رومینہ خورشید نے رپورٹ کے اہم نکات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے نوجوانوں کے بڑھنے اور سی پیک کے دورسرے مرحلے کے ساتھ، نئے اسکولوں کی تعمیر، تکنیکی اور پیشہ ورانہ تربیت کی سہولیات، اور کو ترجیح دینے کی ضرورت ہے۔ موجودہ اداروں کی تزئین و آرائش کرتے ہوئے اعلیٰ تعلیمی ادارے''۔ انہوں نے پائیدار ترقی کے اہداف میں سی پیک اور چینی کاروباری اداروں کے تعاون کو بھی اجاگر کیا۔ چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق عائشہ غوث پاشا نے کہا کہ سی پیک پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی میں معاون ثابت ہو گا کیونکہ خطے کا زبردست انسانی سرمایہ اس کا سب سے بڑا اثاثہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سی پیک منصوبوں نے پاکستان کے لوگوں کے لیے سماجی و اقتصادی ترقی کے مواقع فراہم کیے ہیں۔ چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق سپیکر نے کہا کہ سی پیک نے مسائل کو حل کیا ہے اور پاکستان کی ترقی میں مدد کی ہے۔ اپنے ریمارکس میں قومی اسمبلی کے سپیکر نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان متعدد رکاوٹوں کے باوجود خطے میں اقتصادی ترقی کو اپنی ترجیحات کے طور پر دیکھتا ہے۔ انہوں نے سی پیک کے دوسرے مرحلے کے تحت منصوبوں کی ہموار پیش رفت کو یقینی بنانے کے لیے پاکستان کی قومی اسمبلی اور اراکین پارلیمنٹ کے کردار اور عزم کا بھی اعادہ کیا۔ چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق چیلنج فیشن پرائیویٹ لمیٹڈ کی سی ای او کیرن چن نے بھی اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک جدید دور کا معاشی عجوبہ ہے۔ خطے کے لیے سی پیک کے حقیقی فوائد بے شمار ہیں نہ کہ صرف اقتصادی؛ وہ سبز ترقی سے چلنے والی اقتصادی ترقی کے حصول میں بھی پاکستان کی مدد کریں گے۔ دونوں ممالک کی مسلسل اور پرعزم کوششوں سے پاکستان کی اقتصادی ترقی مزید بلندیوں تک پہنچ سکتی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۹ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں