چین کے دارالحکومت بیجنگ کے ضلع ہائی دیان میں ریت سے اٹی ہوئی سڑکیں اورعمارتیں دیکھی جا سکتی ہیں جہاں شہرمنگل کوریت کے طوفان سے متاثرہوا تھا۔(شِنہوا)
چین کے دارالحکومت بیجنگ کے ضلع ہائی دیان میں ریت سے اٹی ہوئی سڑکیں اورعمارتیں دیکھی جا سکتی ہیں جہاں شہرمنگل کوریت کے طوفان سے متاثرہوا تھا۔(شِنہوا)
کابل(شِنہوا)افغانستان میں سیکورٹی فورسز نے دارالحکومت کابل میں ایک تاجر کو اغوا کاروں کے چنگل سے بازیاب کر کے تین اغوا کاروں کو گرفتار کر لیا ہے۔
افغان جنرل ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلی جنس (جی ڈی آئی) نے منگل کو ایک بیان میں کہا کہ تاجر کو کابل شہر کے پولیس ڈسٹرکٹ 12 سے اغوا کیا گیا تھا اور اغوا کاروں نے اس کی رہائی کے لیے متاثرہ خاندان سے 20 لاکھ ڈالر تاوان کے طور پر طلب کیا تھا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ جی ڈی آئی کے اہلکاروں نے اغوا کاروں کے مقام کی نشاندہی کے بعد خصوصی آپریشن شروع کیا اور تاجر کو بازیاب کرایا اور تین اغوا کاروں کو بھی گرفتار کیا۔
اسی طرح سیکیورٹی فورسز نے 10 روز قبل شمالی مزار شریف شہر میں اغوا کاروں کے چنگل سے ایک تاجر کو بازیاب کرایا جبکہ3 لاکھ ڈالر تاوان طلب کرنے والے دواغوا کاروں کو گرفتار کیا گیا تھا۔
منیلا(شِنہوا)فلپائن اور امریکہ نے اپنی مشترکہ فوجی مشقوں پرکی جانے والی اس تنقید کہ ان مشقوں سے خطے میں امن و استحکام کی بجائے کشیدگی میں اضافہ ہوتا ہے ،کے باوجود فلپائن میں گزشتہ دہائیوں میں سب سے بڑی مشترکہ فوجی مشقیں شروع کیں جن میں دونوں ملکوں کے 17 ہزار سے زیادہ فوجی شریک ہیں۔
فلپائنی فوج کے مطابق بالیکاتن کے نام سے 18 روزہ سالانہ مشق میں 5 ہزار 400 فلپائنی او ر12 ہزار 200 امریکی فوجی شامل ہیں جو فلپائن-امریکہ کی گزشتہ دہائیوں میں سب سے بڑی فوجی مشق ہے۔ مشترکہ مشقوں میں آسٹریلوی مسلح افواج کے تقریباً 100 ارکان شریک ہیں جب کہ جاپان اور برطانیہ سمیت ایک درجن ممالک مبصر کے طور پر حصہ لے رہے ہیں۔
بالیکاتن 2023 کا انعقاد 11 سے 28 اپریل تک شمالی لوزون جزیرے، صوبہ پالوان، باتانیس جزائر، اور زامبلیس صوبے سمیت متعدد علاقوں میں کیا جائے گا۔
ان مشقوں میں میری ٹائم سیکیورٹی، ایمفیبیئس آپریشنز، لائیو فائر ٹریننگ، سائبر ڈیفنس، انسداد دہشت گردی، انسانی امداد اور آفات سے نمٹنے کی تیاری پر توجہ دی جائے گی۔ فلپائن اور امریکہ جدید ہتھیاروں کے نظام کو تعینات کریں گے جن میں پیٹریاٹ میزائل بیٹری اور ہائی موبلٹی آرٹلری راکٹ سسٹم ( ایچ آئی ایم اے آر ایس ) شامل ہیں۔
فلپائن میں بالیکاتن مشق کے باضابطہ آغاز سے چند گھنٹے قبل لیگ آف فلپائنی سٹوڈنٹس کے اراکین سمیت سینکڑوں مظاہرین نے مقامی وقت کے مطابق منگل کی صبح 5 بجے کے قریب ایک بڑی ریلی نکالی۔ طلباء نے فلپائن کی حکومت پر زور دیا کہ وہ امریکہ کے ساتھ فوجی معاہدوں کو ترک کرے۔
مظاہرین نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر مشقوں کی مذمت کی گئی تھی، جس میں فلپائنیوں پر زور دیا گیا تھا کہ وہ مشترکہ مشقوں کی مخالفت کریں۔ کچھ کارکنوں نے مشترکہ فوجی تربیت کی مذمت کرنے کے لیے منیلا میں امریکی سفارت خانے کی مہر کو خراب کرتے ہوئے پینٹ بم پھینکے۔
بیجنگ(شِنہوا) چین کے مشرقی شہر چھنگ ڈاؤ اور بیلجیئم کے شہر لیج کے درمیان ہوائی کارگو روٹ کا منگل کو آغاز کردیا گیا،جو چین اور یورپ کے درمیان ایک نئے ایئر لاجسٹک چینل کا اضافہ ہے۔ کارگو ایئرلائن، ایس ایف ایئرلائنز کے مطابق اس روٹ پر ہر ہفتے چین اور یورپ کے درمیان دو راؤنڈ ٹرپ کارگو پروازیں چلائی جائیں گی، جس سے 400 ٹن ایئر ایکسپریس کی گنجائش کا اضافہ ہو گا۔
اس نئے روٹ کے کھلنے سے پہلے، ایئر لائن نے یکم اپریل کو چین کے وسطی صوبے ہوبے کے شہر ای ژو اور بیلجیم کے شہر لیج کے درمیان ایک نیا کارگو روٹ شروع کیا تھا۔ ایس ایف ایئرلائنز چین کے معروف کورئیر انٹرپرائز ایس ایف ایکسپریس کی ہوا بازی کی شاخ ہے۔ یہ ملک کا سب سے بڑا ایئر کارگو کیریئر ہے جو 80 مال بردار جہازوں کا بیڑا چلاتا ہے۔
جنیوا (شِنہوا)عالمی تجارتی تنظیم (ڈبلیو ٹی او) کی ڈائریکٹر جنرل نگوزی اکونجو-آئیویلا نے کہا ہے کہ چین کثیر الجہتی تجارتی نظام کا مضبوط حامی ہے جس کا ایک اہم معیشت کی حیثیت سے دنیا کے لیے آزاد اور کھلے تجارتی نظام میں کرداربہت اہم ہے۔
شِنہوا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں نگوزی نے کہا کہ ڈبلیو ٹی او کی جون 2022 میں منعقدہ 12ویں وزارتی کانفرنس (ایم سی12) کامیاب رہی جس میں چین کا انتہائی اہم کردار رہا۔
انہوں نے مزید کہا کہ 13ویں وزارتی کانفرنس (ایم سی 13) فروری 2024 میں منعقد ہوگی، اور امید ہے کہ یہ یکساں طور پر کامیاب رہے گی، لیکن اس کے لیے چین سمیت ڈبلیو ٹی اوکے ہر رکن کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہوگی۔ نگوزی نے کہا کہ ڈبلیو ٹی او کے قوانین کے تحت، کثیر الجہتی تجارتی نظام نے دنیا کے لیے بہت اچھا کام کیا ہے۔
ڈائریکٹرجنرل نے ڈبلیو ٹی او ارکان سے کثیر الجہتی تجارتی نظام کو مضبوط بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ مختلف تجارتی بلاکس میں تقسیم ہونے کا وقت نہیں، ہمیں تحفظ پسندانہ اقدامات سے گریز کرنا چاہیے۔
جنیوا (شِنہوا)عالمی تجارتی تنظیم (ڈبلیو ٹی او) کی ڈائریکٹر جنرل نگوزی اکونجو-آئیویلا نے کہا ہے کہ چین کثیر الجہتی تجارتی نظام کا مضبوط حامی ہے جس کا ایک اہم معیشت کی حیثیت سے دنیا کے لیے آزاد اور کھلے تجارتی نظام میں کرداربہت اہم ہے۔
شِنہوا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں نگوزی نے کہا کہ ڈبلیو ٹی او کی جون 2022 میں منعقدہ 12ویں وزارتی کانفرنس (ایم سی12) کامیاب رہی جس میں چین کا انتہائی اہم کردار رہا۔
انہوں نے مزید کہا کہ 13ویں وزارتی کانفرنس (ایم سی 13) فروری 2024 میں منعقد ہوگی، اور امید ہے کہ یہ یکساں طور پر کامیاب رہے گی، لیکن اس کے لیے چین سمیت ڈبلیو ٹی اوکے ہر رکن کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہوگی۔ نگوزی نے کہا کہ ڈبلیو ٹی او کے قوانین کے تحت، کثیر الجہتی تجارتی نظام نے دنیا کے لیے بہت اچھا کام کیا ہے۔
ڈائریکٹرجنرل نے ڈبلیو ٹی او ارکان سے کثیر الجہتی تجارتی نظام کو مضبوط بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ مختلف تجارتی بلاکس میں تقسیم ہونے کا وقت نہیں، ہمیں تحفظ پسندانہ اقدامات سے گریز کرنا چاہیے۔
بیجنگ(شِنہوا) چین مقامی وبائی بیماریوں کی روک تھام اوران پر کنٹرول کو مضبوط اور بہتر بنائے گا۔
2025-2023 کے لیے بیماریوں کی روک تھام وکنٹرول کے قومی ادارے، نیشنل ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن اور 15 دیگر اداروں کی طرف سے مشترکہ طور پر جاری ایکشن پلان کے مطابق،اس منصوبے میں 2025 کے آخر تک حاصل کیے جانے والے سات اہداف کا تعین کیا گیا ہے جن میں آیوڈین کی کمی کو مسلسل ختم کرنا،ہڈیوں کے ٹیڑھے پن کی بیماری کا خاتمہ،امراض دل کی مخصوص بیماری اور پینے کے پانی کی وجہ سے ہونے والی مقامی فلوروسس کو مسلسل کنٹرول کرنا شامل ہے۔
دستاویز میں تمام علاقوں کو اپنے معاشی اور سماجی ترقیاتی منصوبوں میں وبائی امراض کی روک تھام اور کنٹرول کو شامل کرنے، قیادت کو مضبوط بنانے اور اپنی کوششوں میں کافی سرمایہ کاری کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
گوانگ ژو (شِنہوا) چین کے صدر اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ نے جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ کا معائنہ جاتی دورہ کیا۔ صدرشی جن پھنگ سب سے پہلے ژان جیانگ شہر پہنچے، جہاں انہوں نے میری کلچر بیس،مینگروو کے جنگلاتی علاقے، بندرگاہ اور پانی کے وسائل مختص کرنے کے منصوبوں کا دورہ کیا۔ صدر شی کوسمندری آبی زراعت کو فروغ دینے، مینگروو جنگلات کے بہتر تحفظ ، نقل و حمل کے بنیادی ڈھانچے کو فروغ ، گوانگ ڈونگ کی اس کے پڑوسی صوبے ہائی نان کے ساتھ مشترکہ ترقی کو آگے بڑھانے اور پانی کے وسائل کو بہتر طور سے مختص کرنے کی کوششوں کے بارے میں آگاہ کیاگیا۔
ہوہوٹ(شِنہوا)چین کے اندرونی منگولیا خود اختیار علاقے میں واقع سب سے بڑے سولر تھرمل پاور پلانٹ سے رواں سال 31 مارچ تک گزشتہ 12 ماہ کے دوران 33کروڑ کلو واٹ گھنٹے بجلی پیدا کی گئی۔ چائنہ شپ بلڈنگ نیو پاور کمپنی کے ڈیزائن اور تیارکردہ ، اُرد مڈل بینر میں 100میگا واٹ شمسی تھرمل پاور جنریشن اور اسٹوریج کے اس منصوبےنے اکتوبر 2021 میں نیشنل ایکسپیٹنس کا امتحان پاس کیا تھا۔ پاور پلانٹ کے جنرل مینیجر ژو شینگ گو نے کہا کہ اس سال کی پہلی سہ ماہی میں کمپنی نے سردیوں میں سسٹم کی اندرونی صفائی سے متعلق تکنیکی رکاوٹ کو دورکیا اور اس مدت کے دوران گزشتہ سال کے مقابلے میں بجلی کی پیداوار میں 1کروڑ95لاکھ کلو واٹ گھنٹے کا اضافہ ہوا۔ پاور اسٹیشن فی الحال چوبیس گھنٹے اور پوری صلاحیت کے ساتھ کام کرتے ہوئے 3لاکھ گھرانوں کی روزانہ شام کی بجلی کی ضروریات کو پورا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
اقوام متحدہ(شِنہوا)اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ یمن کے دارالحکومت صنعا میں سعودی و عمانی وفود اور حوثی باغیوں کے درمیان گزشتہ ہفتے کے آخر میں ہونے والی بات چیت کشیدگی میں کمی کی جانب ایک خوش آئند قدم ہے۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتر یس کے چیف ترجمان سٹیفن ڈوجارک نے نیویارک میں معمول کی بریفنگ میں دیرپا جنگ بندی کی طرف پیش رفت کی اطلاعات کے حوالے سے صحافیوں کے سوالات کے جواب دیتے ہوئے کہا کہ اس سے 2015 سے حوثی ملیشیا کے ساتھ خانہ جنگی میں بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ یمنی حکومت کی حمایت کیلئے عسکری اتحاد میں سعودی عرب کے فوجی کردار کا خاتمہ ہو گا۔
ہمسایہ ملک عمان یمن میں متحارب فریقوں کے ساتھ امن مذاکرات میں شامل رہا ہے جو اقوام متحدہ کی کوششوں کے متوازی طور پر چل رہا ہے جس کے سربراہ خصوصی ایلچی ہنس گرنڈبرگ کے بارے میں ڈوجارک نے کہا کہ وہ اقوام متحدہ کی ثالثی میں گزشتہ اکتوبر میں ختم ہونے والے جنگ بندی کے معاہدے میں چھ ماہ کی توسیع کے لیے امکانات تلاش کررہے ہیں۔
بیجنگ(شِنہوا)چین کی کارسازی کی فروخت مارچ میں گزشتہ سال کی نسبت 9.7 فیصد بڑھ کر تقریباً24 لاکھ50 ہزار یونٹ تک پہنچ گئی۔
چین کی آٹوموبائل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے منگل کو جاری کردہ اعداد و شمارکے مطابق رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں گاڑیوں کی مجموعی فروخت 60 لاکھ 80 ہزار یونٹس رہی جوگزشتہ سال کی نسبت6.7 فیصد کم ہے۔
ایسوسی ایشن نے کہا کہ مارچ میں چین میں گاڑیوں کی پیداوار 25 لاکھ80ہزار یونٹس تک پہنچ گئی جس سے گزشتہ سال کی نسبت 15.3 فیصد اضافہ ظاہر ہوتا ہے۔
شنگھائی( شِنہوا) چینی محققین نے مصنوعی ذہانت (اے آئی) پر مبنی موسم کی پیش گوئی کا جدید نظام تیار کیا ہے، جس سے عالمی سطح پر درمیانے فاصلے کی موسم کی پیش گوئی 10روزسے آگے بھی کی جاسکے گی۔
ملٹی ماڈل اور ملٹی ٹاسک فینگ وو نامی سسٹم، ڈیپ لرننگ پر مبنی ہے، جو اگلے 10 دنوں کے لیے 30 سیکنڈ میں اعلیٰ درستگی کے ساتھ موسمیاتی پیش گوئی کے نتائج دینے کی صلاحیت کا حامل ہے۔
اگلے 14 دنوں کے لیے ماحولیاتی نظام کی صورتحال کی پیشن گوئی کے لیے موسمیاتی وآب و ہوا کی پیش گوئی میں عالمی سطح پر درمیانے درجے کی پیش گوئی کو اہم خیال کیا جاتا ہے۔ اس کے ایک ڈویلپر،شنگھائی آرٹیفیشل انٹیلی جنس لیبارٹری کے مطابق روایتی ماڈلز کے مقابلے میں فینگ وو سے پیش گوئی میں غلطی کا مارجن 19.4 فیصد کم اور دوبارہ تجزیہ کے اعداد و شمار کی بنیاد پر پیش گوئی کی حد 10.75 دنوں تک بڑھائی جاسکتی ہے۔
ٹوکیو(شِنہوا) جاپان کے نیگاتا پریفیکچر میں منگل کی صبح ایک غیر فعال جوہری پاور پلانٹ میں آگ بھڑک اٹھی جسے فوری طور پر بجھادیا گیا۔ مقامی میڈیا کے مطابق بحیرہ جاپان کے ساحل پر واقع کاشیوازاکی-کاریوا پلانٹ کے نمبر 5 ری ایکٹر کی عمارت میں آگ لگنے کا پتہ صبح 11:00 بجے(پاکستانی وقت رات 1بجے) کے بعد چلا۔
جاپان کے پبلک براڈکاسٹراین ایچ کے کے مطابق، پلانٹ کے آپریٹر، ٹوکیو الیکٹرک پاور کمپنی (ٹیپکو) نے بتایا کہ ری ایکٹر کے قریب ایک عمارت کی پہلی منزل پر واشنگ مشین کی موٹرمیں آگ کے شعلے دیکھے گئے۔ آگ بجھانے کے بعد، ٹیپکو نے کہا کہ پلانٹ میں کسی غیر معمولی چیز کی کوئی اطلاع نہیں اور کوئی زخمی نہیں ہوا۔ ٹیپکوکے مطابق پلانٹ کے سات ری ایکٹر اس وقت آف لائن ہیں اور یہ کہ مانیٹرنگ سٹیشنز پر تابکاری کی سطح میں کوئی تبدیلی نہیں آئی اور پلانٹ سے تابکار مادوں کے خارج ہونے کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔
چین ، وسطی صوبہ ہوبے کے شہر جنگ ژو میں پہلے چھو ثقافتی میلے کی افتتاحی تقریب میں اداکارائیں فن کا مظاہرہ کررہی ہیں۔ (شِںہوا)
چین ، وسطی صوبہ ہوبے کے شہر جنگ ژو میں پہلے چھو ثقافتی میلے کی افتتاحی تقریب میں اداکارائیں فن کا مظاہرہ کررہی ہیں۔ (شِںہوا)
بیجنگ (شِنہوا) چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ چین افریقی ممالک کے قرضوں کے جال کا ذریعہ نہیں بلکہ انہیں اور دیگر ترقی پذیر ممالک کو غربت کے جال سے نکلنے میں مدد فراہم کرنے والا شراکت دار ہے۔
ترجمان وانگ وین بن نے یہ بات کچھ سینئر امریکی عہدیداروں اور عالمی بینک کے عہدیداروں کی جانب سے چین پر لگائے گئے الزامات کے جواب میں کہی۔
وانگ نے کہا کہ ان الزامات کی کوئی حقیقت نہیں ہے۔ چین افریقہ کے قرضوں کے مسئلے کو بہت اہمیت دیتا ہے اور افریقی ممالک کو اس سے نمٹنے میں مدد کرتا ہے۔ چین نے جی۔ 20 کے کسی بھی دوسرے رکن کے مقابلے میں ڈیٹ سروس سسپنشن انیشی ایٹو (ڈی ایس ایس آئی) میں زیادہ حصہ ڈالا ہے۔
جانز ہاپکنز یونیورسٹی میں چین۔ افریقہ ریسرچ انیشی ایٹو کی تازہ ترین تحقیق کے مطابق ڈی ایس ایس آئی کے تحت قرضوں کی خدمات کی معطلی میں چین کا حصہ 63 فیصد ہے۔
ترجمان نے کہا کہ تحقیق کے مطابق چین دیگر شریک فریقوں کے ساتھ رابطے میں سرگرم رہا ہے اور اس نے ڈی ایس ایس آئی کو مئوثر طریقے سے نافذ کرنے میں اپنے فرائض انجام دیئے ہیں۔
وانگ نے نائجیریا کے نائب صدر یمی اوسن باجو کا حوالہ دیتے ہوئے نام نہاد چین کے قرضوں کے جال پر مغربی حکومتوں کی تشویش کو حد سے زیادہ رد عمل قرار دیا۔
ترجمان کے مطابق افریقی اقوام کو چین کے ساتھ اپنے قریبی تعلقات کے بارے میں بالکل بھی افسوس نہیں ہے۔ افریقہ کو قرضوں اور بنیادی ڈھانچے کی ضرورت ہے۔ چین وہاں موجود ہوتا ہے جہاں مغرب دکھائی نہیں دیتا اور ہچکچاتا ہے۔
وانگ نے کہا کہ چین ہمیشہ افریقی ممالک سمیت ترقی پذیر ممالک کی اقتصادی اور سماجی ترقی بارے مدد فراہم کرنے کے لئے پرعزم رہا ہے۔
بیجنگ (شِنہوا) چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ چین افریقی ممالک کے قرضوں کے جال کا ذریعہ نہیں بلکہ انہیں اور دیگر ترقی پذیر ممالک کو غربت کے جال سے نکلنے میں مدد فراہم کرنے والا شراکت دار ہے۔
ترجمان وانگ وین بن نے یہ بات کچھ سینئر امریکی عہدیداروں اور عالمی بینک کے عہدیداروں کی جانب سے چین پر لگائے گئے الزامات کے جواب میں کہی۔
وانگ نے کہا کہ ان الزامات کی کوئی حقیقت نہیں ہے۔ چین افریقہ کے قرضوں کے مسئلے کو بہت اہمیت دیتا ہے اور افریقی ممالک کو اس سے نمٹنے میں مدد کرتا ہے۔ چین نے جی۔ 20 کے کسی بھی دوسرے رکن کے مقابلے میں ڈیٹ سروس سسپنشن انیشی ایٹو (ڈی ایس ایس آئی) میں زیادہ حصہ ڈالا ہے۔
جانز ہاپکنز یونیورسٹی میں چین۔ افریقہ ریسرچ انیشی ایٹو کی تازہ ترین تحقیق کے مطابق ڈی ایس ایس آئی کے تحت قرضوں کی خدمات کی معطلی میں چین کا حصہ 63 فیصد ہے۔
ترجمان نے کہا کہ تحقیق کے مطابق چین دیگر شریک فریقوں کے ساتھ رابطے میں سرگرم رہا ہے اور اس نے ڈی ایس ایس آئی کو مئوثر طریقے سے نافذ کرنے میں اپنے فرائض انجام دیئے ہیں۔
وانگ نے نائجیریا کے نائب صدر یمی اوسن باجو کا حوالہ دیتے ہوئے نام نہاد چین کے قرضوں کے جال پر مغربی حکومتوں کی تشویش کو حد سے زیادہ رد عمل قرار دیا۔
ترجمان کے مطابق افریقی اقوام کو چین کے ساتھ اپنے قریبی تعلقات کے بارے میں بالکل بھی افسوس نہیں ہے۔ افریقہ کو قرضوں اور بنیادی ڈھانچے کی ضرورت ہے۔ چین وہاں موجود ہوتا ہے جہاں مغرب دکھائی نہیں دیتا اور ہچکچاتا ہے۔
وانگ نے کہا کہ چین ہمیشہ افریقی ممالک سمیت ترقی پذیر ممالک کی اقتصادی اور سماجی ترقی بارے مدد فراہم کرنے کے لئے پرعزم رہا ہے۔
بیجنگ (شِنہوا) چین۔لاؤس ریلوے پر 13 اپریل کو سرحد پار مسافر ریل گاڑیوں کا آغاز کیا جائے گا جو چین کے جنوب مغربی صوبہ یون نان کے دارالحکومت کن منگ اور لاؤس کے دارالحکومت وین ٹیان کو آپس میں ملائے گی۔
چائنہ اسٹیٹ ریلوے گروپ کمپنی لمیٹڈ کے مطابق جمعرات سے روزانہ ایک مسافر ریل گاڑی کن منگ سے وین ٹیان اور دوسری وین ٹیان سے کن منگ کے لئے چلائی جائے گی۔
ریل گاڑی راستے میں آٹھ اسٹیشنز پر رُکے گی اور کُل مسافت بشمول کسٹم کلئیرنس میں 10 گھنٹے 30 منٹ لگیں گے۔
چین۔لاؤس ریلوے نے دسمبر 2021 میں آپریشن شروع کیا تھا۔ مسافر ریل گاڑی کی خدمات کن منگ اور موہان کے ساتھ ساتھ وین ٹیان اور بوٹن کو ملانے کے لئے بھی پیش کی گئی ہیں۔
اتوار تک چین۔لاؤس ریلوے پر 1 کروڑ 39 لاکھ 30 ہزار مسافروں نے سفر کیا جبکہ 1 کروڑ 83 لاکھ 80 ہزار ٹن سامان کی نقل و حمل کی گئی۔
تیان جن (شِنہوا) چین کی شمالی بلدیہ تیان جن کے 4 ویٹ لینڈ قومی افزائش گاہوں میں رواں موسم بہار کے دوران 5 لاکھ 50 ہزار سے زائد مہاجر پرندے موجود ہیں۔
بلدیہ کے منصوبہ بندی اور قدرتی وسائل بیورو کے مطابق رواں موسم بہار میں مہاجر پرندوں کی 60 سے زائد اقسام 4 ویٹ لینڈ قدرتی افزائش گاہوں میں آئی ہیں۔
بیورو کے ایک عہدیدار جیاؤ شیاؤٹونگ نے کہا کہ اول درجے کے قومی تحفظ میں آنے والے پرندوں کی تعداد عمومی طور پر گزشتہ برس کی طرح رہی ۔ ان میں مشرقی سفید سارس، لاریس ریلیکٹس اور گریٹ بسٹرڈ شامل ہیں۔
سفید گردن والے سارس ماضی میں شاذ و نادر ہی دیکھے جاتے تھے تاہم گزشتہ برسوں کی نسبت رواں سال اس میں نمایاں اضافہ ہوا اور یہ 500 سے زائد تھے۔
دوسرے درجے کے قومی تحفظ میں آنے والے پرندوں کی تعداد معمولی اضافے سے 80 ہزار سے زائد ہوگئی ان میں ووپر ہنس، ٹنڈرا ہنس اور سپون بل شامل ہیں۔
جیاؤ نے مزید کہا کہ تیان جن میں مہاجر پرندوں کی نقل مکانی کے عروج کا وقت جاری ہے۔ موسم بہار میں مہاجر پرندوں کی نقل مکانی کا وقت مئی کے وسط سے مئی کے اختتام کے درمیان ختم ہوجائے گا۔
مہاجر پرندوں کی حفاظت یقینی بنانے کے لئے تیان جن ان علاقوں میں ان کی رہائش گاہوں کا معائنہ اور گشت پر توجہ دے رہا ہے جہاں ان کی تعداد زیادہ ہے۔
جیاؤ نے کہا کہ غیر قانونی شکار، غیرقانونی تجارت، مہاجر پرندوں کے غیرقانونی استعمال اور دیگر غیرقانونی اور مجرمانہ سرگرمیوں کے خلاف تیان جن سخت کارروائی کرتا ہے تاکہ مہاجر پرندوں کے وسائل تباہ کرنے والی غیرقانونی سرگرمیوں کی روک تھام کی جاسکے۔
بیجنگ (شِںہوا) چین کی پہلی آزادانہ طور پر تیار اور تعمیر کردہ انتہائی گہرے پانی کی گیس فیلڈ شین ہائی یی ہاؤ یا ڈیپ سی نمبر 1 کو ریموٹ کنٹرول پیداوار سے منسلک کردیا گیا ہے جس کے بعد اب طوفانون کے دوران بھی محفوظ اور مستحکم پیداوار کو یقینی بنایا جاسکے گا۔
چائنہ نیشنل آف شور آئل کارپوریشن کے ہائی نان میں ذیلی ادارے کے جنرل منیجر لیو شیاؤ گانگ نے کہا کہ انتہائی گہرے پانی میں موجود گیس فیلڈز کو درپیش سب سے بڑا چیلنج موسم گرما اور خزاں کے طوفانوں کی کثرت ہے تاہم ڈیپ سی نمبر 1 کے پیداواری آلات اس وقت بہترین فعال حالت میں ہیں۔
چین کے جنوبی جزیرائی صوبہ ہائی نان کے شہر سانیا سے 150 کلومیٹرز کی مسافت پر واقع ڈیپ سی نمبر 1 سمندر میں 1 ہزار 500 میٹر گہرائی میں کام کرنے کے قابل ہے۔ یہ جون 2021 میں فعال ہوا تھا جس کے بعد سے اب تک یہ 4.5 ارب مکعب میٹرز سے زیادہ گیس فراہم کرچکا ہے۔
گیس فیلڈ آپریشنزملک کے انتہائی گہرے پانی میں تیل و گیس کی کھدائی کی صلاحیتوں کا اظہار، قومی توانائی تحفظ یقینی بنانے، ملک کے توانائی ڈھانچے کی بہتری اور علاقائی اقتصادی ترقی کے فروغ کے لئے بہت اہمیت کا حامل ہے۔
بنکاک (شِںہوا) بنکاک بین الاقوامی کتب میلہ 2023 میں 51 سالہ وسان چھیدی چین میں اعلیٰ معیار کی ترقی بارے کئی کتابیں تھامے چینی کتابوں کے اسٹال پر مزید کتابوں کے متلاشی تھے۔
وسان نے کہا کہ کتابوں کے مطالعہ سے میں جاننا چاہتا ہوں کہ چین نے گزشتہ عشروں میں اتنی تیز رفتار سماجی اور معاشی ترقی کیسے حاصل کی۔
چینی ثقافت ، اقتصادی اور سماجی کامیابیوں سے متاثر ہو کر تھائی لینڈ کے ہوا بازی کے شعبے سے وابستہ سرکاری ملازم وسان چین بارے مزید جاننے کے خواہش مند تھے۔
اسی لئے انہوں نے 2006 میں چینی زبان کو سیکھنا شروع کیا اور اب وہ چینی کتابوں کا مطالعہ کرتے ہو ئے بنیادی الفاظ اور جملوں کی ادائیگی کرسکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ چین ایک بڑے ملک کی حیثیت سے باہمی فائدے کے لئے دوسرے ممالک کے ساتھ تعاون کو فروغ دیتا ہے۔ چین نے سب کو مزید خوشحال بنانے پر توجہ مرکوز کررکھی ہے۔ تھائی لینڈ حکمرانی اور معاشی پالیسیوں کے اعتبار سے چین سے بہت کچھ سیکھ سکتا ہے ۔
چین کے کھلےپن بارے ایک مزید کتاب اٹھاتے ہوئے وسان نے کہا کہ وہ چینی جدیدیت اور رین من بی کو بین الاقوامی سطح پر اپنانے جیسے موضوعات میں بھی دلچسپی رکھتے ہیں۔
اس کے علاوہ ان کا چین۔لاؤس ریلوے کے ذریعے چین کا دورہ کرنے کا ارادہ بھی ہے۔
تھائی لینڈ، بنکاک میں منعقدہ بنکاک بین الاقوامی کتب میلہ 2023 میں لوگ کتابیں منتخب کررہے ہیں۔(شِںہوا)
کتب میلہ 11 روز جاری رہا جس نے نہ صرف وسان جیسے چینی کتابوں کے شائقین بلکہ تھائی صنعت کے سرکردہ افراد کو بھی دونوں ممالک کے درمیان قریبی تعاون اور تبادلوں کے لئے اپنی سمت متوجہ کیا۔
منیلا(شِںہوا) فلپائن کے لاس پیناس شہر کے ایک عوامی باغ میں سورج مکھی کے پھول کھل اٹھے ہیں اور سیاحوں کو اپنی جانب راغب کررہے ہیں۔
فلپائن، لاس پیناس شہر کے عوامی باغ میں ایک خاتون کا سورج مکھی کے پھولوں کے ساتھ تصویر کے لئے ایک انداز۔ (شِنہوا)
فلپائن، لاس پیناس شہر کے عوامی باغ میں ایک ماں کو اپنی بیٹی کے ہمراہ سورج مکھی کے پھولوں کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے۔ (شِنہوا)
فلپائن، لاس پیناس شہر کے عوامی باغ میں ایک باپ کو اپنی بیٹی کے ہمراہ سورج مکھی کے پھولوں کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے۔ (شِنہوا)
فلپائن، لاس پیناس شہر کے عوامی باغ میں ایک ماں اپنے بیٹے کے ہمراہ سورج مکھی کے پھولوں کے سامنے کھڑی ہے۔ (شِنہوا)
فلپائن، لاس پیناس شہر کے عوامی باغ میں ایک باپ کو اپنی بیٹی کے ہمراہ سورج مکھی کے پھولوں کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے۔ (شِنہوا)
ہائیکو (شِنہوا) چین کے جنوبی صوبہ ہائی نان کے صدرمقام ہائیکو میں تیسری چائنہ بین الاقوامی اشیائے صرف نمائش شروع ہوچکی ہے جس میں 3 ہزار 300 سے زائد مقامی و غیرملکی اعلیٰ معیار کے برانڈز پیش کئے گئے ہیں۔
نمائش کا موضوع " کھلے مواقع کا اشتراک، ایک بہتر زندگی کی تخلیق" ہے۔ نمائش کا مقصد کھپت کی بحالی اور اپ گریڈنگ کا فروغ ہے تاکہ دنیا بھر کی کمپنیوں کو چینی منڈی میں کام کے مواقع مل سکیں۔
چین ، جنوبی صوبہ ہائی نان کے صدرمقام ہائیکو میں تیسری چائنہ بین الاقوامی اشیائے صرف نمائش کے ہائی نان بین الاقوامی کنونشن اور نمائش مرکز کے مقام کو دیکھا جا سکتا ہے۔(شِںہوا)
چین ، جنوبی صوبہ ہائی نان کے صدرمقام ہائیکو میں منعقدہ تیسری چائنہ بین الاقوامی اشیائے صرف نمائش کے مقام کا اندرونی منظر۔ (شِںہوا)
چین ، جنوبی صوبہ ہائی نان کے صدرمقام ہائیکو میں منعقدہ تیسری چائنہ بین الاقوامی اشیائے صرف نمائش کی افتتاحی تقریب کے شرکا تالیاں بجارہے ہیں۔(شِںہوا)
چین ، جنوبی صوبہ ہائی نان کے صدرمقام ہائیکو میں منعقدہ تیسری چائنہ بین الاقوامی اشیائے صرف نمائش میں ایک شخص آنکھوں کا مساج کرنے والے آلے کا تجربہ کررہا ہے۔(شِںہوا)
واشنگٹن (شِنہوا) عالمی بینک گروپ کے صدر ڈیوڈ مل پاس نے اعلان کیا ہے کہ بینک نے چین کی بحالی کے باعث 2023 کے لئے عالمی نمو کی پیشگوئی جنوری میں 1.7 فیصد سے بڑھا کر 2 فیصد کر دی ہے۔
خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق مل پاس نے چین کی جانب سے نوول کروناوائرس وباسے نمٹنے کے لیے بہتر نقطہ نظر کو اس اضافے کی وجہ بتایا ہے۔
مزید براں توقع ہے کہ رواں سال چین میں شرح نمو گزشتہ تخمینے 4.3 فیصد کے مقابلے میں 5.1 فیصد تک پہنچ جائے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ سمیت جدید معیشتیں بھی بینک کی پیشگوئی کے مقابلے میں بہتر ہو رہی ہیں۔
عالمی بینک کے سربراہ نے متنبہ کیا کہ بینکاری شعبے میں افراتفری اور تیل کی زیادہ قیمتیں نشوونما کے امکانات پر ایک بار پھر دباؤ ڈال سکتی ہیں اور بینک کے اثاثوں میں عدم توازن کے مسئلے کو حل کرنے میں وقت لگے گا۔
بیجنگ (شِنہوا) چین کے نائب وزیر اعظم ہی لی فینگ نے مزید کثیر القومی کمپنیز کو چینی مارکیٹ میں قدم رکھنے کی دعوت دی ہے تاکہ وہ اپنے سرما یہ کو چین کی معاشی ترقی کے ساتھ ساتھ بڑھا سکیں۔
انہوں نے ان خیالات کا اظہار تیسرے چائنہ انٹرنیشنل کنزیومر پراڈکٹس ایکسپو اینڈ گلوبل کنزمپشن فورم سے ویڈیو کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
ہی نے مزید کہا کہ چین اعلی درجے کے کھلے پن، بیرونی سرمایہ کاری کے لئے مارکیٹ تک رسائی کو مزید آسان بنانے، قوانین کے مطابق غیر ملکی سرمایہ کاروں کے حقوق اور مفادات کا تحفظ کرنے کے ساتھ ساتھ بہتر کاروباری ماحول کے فروغ کے لئے غیر متزلزل طور پر آگے بڑھے گا۔
انہوں نے کہا کہ چین کی صارف مارکیٹ کا حجم مسلسل بڑھا ہے اور اس کی اپ گریڈیشن کی رفتار تیز ہوگئی ہے جبکہ گھریلو طلب کو بڑھانے اور معاشی ترقی کو فروغ دینے میں کھپت تیزی سے اہم ہوگئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ چین گھریلو طلب کو بڑھانے، معیاری اشیا اور خدمات کی فراہمی میں اضافہ کرنے، معیاری صارف اشیا کی درآمدات میں اضافہ جاری رکھنے، سبز اور کم کاربن کی کھپت کو بھرپور طریقے سے فروغ دینے اور معاشی ترقی میں کھپت کے بنیادی کردار کو زیادہ سے زیادہ بہتر سرانجام دینے کے لئے سخت محنت کرے گا۔
بیجنگ (شِنہوا) چینی صدر شی جن پھنگ کے نئے دور میں چینی خصوصیات کے ساتھ سوشل ازم بارے خیالات کے مطالعے اور نفاذ کے لئے تعلیمی مہم چلانے سےمتعلق فوج میں ویڈیو کانفرنس منعقد ہوئی۔
کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور مرکزی فوجی کمیشن (سی ایم سی) کے نائب چیئرمین ژانگ یو شیا نے سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے فیصلوں اور منصوبوں کے اطلاق کی اہمیت اور سی ایم سی کے چیئرمین کے پاس موجود حتمی ذمہ داری کے نظام کے نفاذ پر زور دیا ہے۔
ژانگ نے کانفرنس کی صدارت کرتے ہوئے مضبوط فوج کی تعمیر میں مزید ترقی حاصل کرنے کے لئے نظریاتی تعلیم اور عملی کام کو اکٹھا کرنے کی کوششوں پر زور دیا۔
انہوں نے فوج کی جنگی تیاریوں اور طرز عمل کو بہتر بنانے اور پیپلز لبریشن آرمی کے صد سالہ مقاصد کو حاصل کرنے کی کوششوں پر بھی زور دیا۔
سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور سی ایم سی کے نائب چیئرمین ہی وے ڈونگ نے زبردست تقریر کرتے ہوئے مضبوط نظریاتی صلاحیتوں کو فروغ دینے اور مہم میں حقیقی اثرات حاصل کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔
بیجنگ (شِںہوا) چین کے اعلیٰ سیاسی مشیر وانگ ہوننگ نے تائیوان کے ایک وفد سے ملاقات میں اس بات پر زور دیا ہے کہ مین لینڈ ہمیشہ تائیوان کے ہم وطنوں کا احترام اور دیکھ بھال کرتے ہوئے اُن کے فوائد کے لئے کام کرے گی۔
کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن اور چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی قومی کمیٹی کے چیئرمین وانگ سے بیجنگ میں آبنائے پار سی ای او سمٹ کے شریک صدر لیو چھاؤ شیوان کی قیادت میں ایک وفد نے ملاقات کی۔
وانگ نے کہا کہ مین لینڈ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 20 قومی کانگریس کے رہنما اصولوں اور نئے دور میں تائیوان معاملہ کو حل کرنے کے لئے کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مجموعی پالیسی پر مکمل طور پر عملدرآمد کرے گی اور آبنائے پار تعلقات کو درست راستے پر رکھنے کے لئے کام کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ تائیوان کے ہم وطن اور ان کے کاروبار مین لینڈ میں سرمایہ کاری کرنے، ترقی میں ضم ہونے اور خوشحالی کے لئے تیار ہوں ، تاکہ وہ مین لینڈ کی ترقی سے فائدہ اٹھاسکیں اور قومی تجدید شباب کی عظمت کو بانٹ سکیں۔
وانگ نے اس بات پر زور دیا کہ مین لینڈ آبنائے تائیوان میں امن و استحکام کو تحفظ دینے کے لئے پرعزم ہے تاہم "تائیوان کی آزادی" سے یہ ممکن نہیں ہے۔
انہوں نے آبنائے بھر میں بیرونی مداخلت اور علیحدگی پسندوں کی "تائیوان کی آزادی" کی سرگرمیوں کے خلاف کام کرنے قومی اتحاد کے عظیم مقصد اور قومی تجدید شباب کے لئے جدوجہد کی مشترکہ کوششوں پر بھی زور دیا۔
لیو نے کہا کہ وہ پرامید ہیں کہ آبنائے پار سی ای او سمٹ آبنائے تائیوان کے دونوں اطراف کے لوگوں کو فائدہ پہنچانے اور قومی تجدید شباب میں کردار ادا کرنے کے لئے آبنائے پار صنعتی تعاون اور مربوط ترقی میں بڑا کردار ادا کرے گی۔
آبنائے پار سی ای او سمٹ بیجنگ اور تائی پے میں متوازی طور پر قائم ہوئی ہے جس کا مقصد مین لینڈ اور تائیوان کے درمیان بہتر اقتصادی اور تجارتی تبادلوں قائم کرنا ہے
بیجنگ (شِنہوا) چین کے قومی صحت کمیشن نے نوول کرونا وائرس ویکسینیشن کے تازہ ترین منصوبے کا اعلان کیا ہے جس کا مقصد مخصوص گروہوں کی قوت مدافعت کی سطح کو بڑھانا اور وائرس سے شدید انفیکشن اور موت کے خطرات کو مزید کم کرنا ہے۔
یہ منصوبہ ریاستی کونسل کے مشترکہ نوول کرونا وائرس کی روک تھام اور کنٹرول میکانزم نے جاری کیا تھا۔ اس میں تین سے 17 سال کی عمر کے ان لوگوں کو ہدف بنایا گیا ہے جو نوول کرونا وائرس سے متاثر نہیں ہوئے اور انہوں نے نوول کرونا وائرس کے خلاف مکمل ویکسین نہیں لگوائی ہے۔
اس میں ایسے بالغ افراد شامل ہیں جو انفیکشن کا شکار نہیں ہوئے اور انہیں بوسٹر خوراک نہیں دی گئی اور وہ لوگ جو متاثر ہوئے ہیں لیکن مکمل طور پر ویکسین نہیں لگوائی۔
18سال سے زیادہ عمر کے غیر متاثرہ افراد کو مکمل ویکسین لگوانے کے تین ماہ بعد پہلی بوسٹر خوراک دی جاسکتی ہے۔
منصوبے میں کہا گیا ہے کہ وہ لوگ جو پہلے نوول کرونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں لیکن ابھی تک مکمل طور پر ویکسین نہیں لگائی، انہیں انفیکشن کے تین ماہ بعد ویکسین دی جاسکتی ہے۔
چین ، چینی پیپلز لبریشن آرمی کی مشرقی تھیٹر کمانڈ کی تائیوان جزیرے کے اطراف جنگی تیاریوں ، نگرانی اور فوجی مشقوں کے دوران ایک لڑاکا طیارہ اڑان بھررہا ہے۔ (شِںہوا)
چین ، چینی پیپلز لبریشن آرمی کی مشرقی تھیٹر کمانڈ کی تائیوان جزیرے کے اطراف جنگی تیاریوں ، نگرانی اور فوجی مشقوں کے دوران طیارہ بردار جہاز شان ڈونگ سے ایک جے 15 لڑاکا طیارہ اڑان بھررہا ہے۔ (شِںہوا)
مصر، قاہرہ میں الرحمان کچن میں رضاکار افطار کے لئے کھانے پینے کی اشیا تیار کررہے ہیں۔(شِںہوا)
اسلام آباد چیمبر آف کامر س اینڈ انڈسٹری نے گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ کے اعزاز میں ایک افطار ڈنر کا اہتمام کیا جس میں تاجروں و صنعتکاروں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ نے کہا کہ ان کا صوبہ ریکوڈک اور سینڈک سمیت دیگر مقامات پر قدرتی وسائل سے مالا مال ہے لہذا انہوں نے اسلام آباد کی تاجر برادری کو دعوت دی کہ وہ بلوچستان میں سرمایہ کاری کرکے ان قدرتی وسائل سے بھرپور فائدہ اٹھا ئیں جس سے ان کا کاروبار بہتر فروغ پائے گا اور صوبے کے عوام خوشحال ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ریکوڈک کی ترقی سے بلوچستان براہ راست بیرونی سرمایہ کاری کا مرکز بن سکتا ہے اور پاکستان کی معیشت کو مضبوط کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔ اسی طرح سینڈک میں کاپر اور سونے کے ذخائر کو استعمال میں لا کر بلوچستان کی تقدیر بدلی جا سکتی ۔ انہوں نے کہا کہ ان قدرتی وسائل کو قابل استعمال نہ بنانے کی وجہ سے بلوچستان کے عوام کو شدید معاشی مسائل کا سامنا ہے اور اس بات پر زور دیا کہ تاجر برادری صوبے کی پسماندگی دور کرنے کے لیے ان سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کرے۔
ملک عبدالولی خان کاکڑ نے کہا کہ تاجر برادری معیشت کی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے اور بلوچستان میں ان کی دلچسپی عوام کا معیار زندگی بہتر بنانے میں معاون ثابت ہو گی۔ انہوں نے آئی سی سی آئی کے وفد کو بلوچستان کے دورے کی دعوت دی تاکہ وہ صوبے میں کاروبار اور سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ ایران اور افغانستان کا دورہ کرنے کی کوشش کریں گے تاکہ ان پڑوسی ممالک کے سرمایہ کاروں کو بلوچستان میں سرمایہ کاری کے مواقعوں کے بارے میں بہتر آگاہ کر سکیں اور ان ممالک کے ساتھ تجارت بہتر کر سکیں۔ اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر احسن ظفر بختاوری نے کہا کہ بلوچستان کے قدرتی وسائل صوبے کی تقدیر بدل سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ڈالر بحران کا سامنا ہے جبکہ ریکوڈک اور سیندک جیسے منصوبوں کو جلد ترقی دے کر پاکستان اربوں ڈالر حاصل کر سکتا ہے اور غیر ملکی قرضوں سے نجات پا سکتا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ حکومت صوبے میں امن و امان کی صورتحال بہتر کرنے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کرے جس سے سرمایہ کار صوبے کے قدرتی وسائل سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کو کاروباری سرگرمیوں کا مرکز بنانے کے لیے گوادر پورٹ اور گوادر انڈسٹریل اسٹیٹ کی تعمیر کا عمل تیز کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ علاقائی تجارت بڑھانے کے لیے بلوچستان کو سڑکوں اور ریلوے نیٹورک کے ذریعے ایران اور افغانستان کے ساتھ ملایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی ساحلی پٹی پر بلیو اکانومی کی بے شمار صلاحیت موجود ہے جس کو ترقی دے کر پاکستان میں معاشی انقلاب برپا کیا جا سکتا ہے۔ چیمبر کے سینئر نائب صدر فاد وحید نے کہا کہ بلوچستان سرمایہ کاری کے لئے ایک پرکشش صوبہ ہے تاہم ضرورت اس بات کی ہے کہ صوبے میں سیکیورٹی کے بہتر انتظامات کئے جائیں تا کہ تاجر برادری بلوچستان کے غیر استعمال شدہ قدرتی وسائل سے فائدہ اٹھا سکے۔ چیمبر کے نائب صدر انجینئر محمد اظہر الاسلام ظفر نے کہا کہ حکومت کو بیرونی امداد پر انحصار کرنے کی بجائے بلوچستان سمیت ملک کے دیگر علاقوں کے قدرتی وسائل پر زیادہ توجہ دینی چاہیے جس سے معیشت بہتر ہو گی اور پاکستان خود کفیل بن سکتا ہے۔ خالد اقبال ملک گروپ لیڈر، ظفر بختاوری سیکرٹری جنرل یو بی جی، میاں اکرم فرید سابق صدر آئی سی سی آئی نے بھی اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کیا اور پاکستان کی معیشت کو بہتر بنانے کے لیے بلوچستان کے قدرتی وسائل کو استعمال میں لانے کی اہمیت پر زور دیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
اسلام آباد ہائیکورٹ نے کراچی کی 6 یونین کونسلز میں دوبارہ گنتی روکنے کے حکم میں 19 اپریل تک توسیع کردی، جماعت اسلامی نے دوبارہ گنتی روکنے کیلئے عدالت سے رجوع کیا تھا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے کراچی کے 6 بلدیاتی حلقوں میں دوبارہ گنتی روکنے کی جماعت اسلامی کی درخواست پر سماعت کی، عدالت عالیہ نے دوبارہ گنتی روکنے کے حکم میں 19 اپریل تک توسیع کردی۔ اسلام آ باد (آئی این پی )اسلام آباد ہائیکورٹ نے کراچی کی 6 یونین کونسلز میں دوبارہ پولنگ کا حکم دینے کا عندیہ دیدیا، عدالت کا کہنا ہے کہ دوبارہ پولنگ کا حکم دینے سے قبل مدمقابل امیدواروں کو بھی سن لیتے ہیں۔ عدالت عالیہ نے کراچی کی 6 یونین کونسلز میں مخالف امیدواروں کو نوٹس جاری کردیا۔ جماعت اسلامی کے وکیل قیصر امام نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ کراچی کی 6 یونین کونسلز میں ووٹوں کے تھیلے کھل چکے تھے، فارم 12 بھی فراہم نہیں کیا گیا، دھاندلی کے واضح شواہد موجود ہیں۔ جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے کہا کہ پھر تو الیکشن کمیشن کو دوبارہ پولنگ کی جانب جانا چاہئے تھا، صاف شفاف الیکشن کرانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
ہلال احمر پاکستان نے برلب سڑک کھلے آسمان تلے بیٹھے متاثرین سیلاب کو امدادی سامان کی فراہمی کے لیے رجسٹریشن کا عمل مکمل کر لیا ہے.خستہ حال چھونپڑیوں میں رہائش پذیر افراد کو ضرورت کا سامان مہیا کیا جائے گا. اس حوالے سے ہلال احمر پاکستان کے انچارج برائے فلڈریلیف ریسپانس زوالفقار احمد کے مطابق متاثرین سیلاب کی ہر ممکن مدد اور خدمت جاری رکھی ہوئی ہے. چیئرمین ہلال احمر پاکستان سردار شاہد احمد لغاری کے وژن پر عمل پیرا ہوتے ہوئے ہر متاثرہ گھرانے کی مدد کو یقینی بنایا جا رہا ہے. ہلال احمر پاکستان اپنے سات بنیادی اصولوں کی پاسداری کرتے ہوئے بلا رنگ و نسل، بلا تفریق ہر متاثرہ فرد کی مدد کر رہا ہے. ہلال احمر نے ٹرانسجینڈر کمیونٹی، ہندو کمیونٹی کو بھی راشن اور امدادی سامان فراہم کیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
سندھ ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی تقریر پر پابندی سے متعلق درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کردی۔ ہائیکورٹ میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی تقریر پر پابندی سے متعلق درخواست دائر کی سماعت ہوئی۔ درخواستگزار کے وکیل نے موقف دیا کہ نواز شریف کی تقریر میڈیا پر نشر کی جارہی ہے۔ نواز شریف اپنی تقریر میں عدلہ اور معزز ججز پر الزام تراشی کرتے ہیں۔ تمام ٹی وی چینلز کو نواز شریف تقریر نشر سے روکا جائے۔ عدالت نے ریمارکس دیئے نواز شریف نے عدالت سے ضمانت حاصل رکھی ہے۔ شہباز شریف بھی ضمانت پر ہیں تو کیا شہبازشریف کی تقریر پر پابندی بھی لگا دیں؟ عدالت نے ہدایات کی کہ جن عدالتوں سے نواز شریف ضمانت ملی ہے آپ اس عدالت سے رجوع کریں۔ عدالت نے درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کردی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
مظفر آباد ہائی کورٹ نے عدالت مخالف بیانات پر وزیر اعظم آزاد کشمیر کو ان کے عہدے سے برطرف کردیا،مظفر آباد ہائی کورٹ نے وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کو اسمبلی کی رکنیت اور وزارت عظمی کے عہدے لیے نااہل قرار دے دیا۔ ہائی کورٹ نے سماعت ختم ہونے تک سزا سنائی۔ تفصیلات کے مطابق ہائیکورٹ آزاد جموں و کشمیر نے وزیراعظم آزاد کشمیر کو عدلیہ کیخلاف ہرزہ سرائی کے الزام میں منگل کو طلب کیا تھا، وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کیخلاف آزاد کشمیر ہائی کورٹ میں عدلیہ سے متعلق بیان دینے کے کیس کی سماعت ہوئی۔ وزیراعظم تنویر الیاس آزاد کشمیر ہائیکورٹ میں پیش ہوئے اور اعلی عدلیہ سے غیر مشروط معافی مانگ لی، انہوں نے تحریری طور پر لکھ کر دیا کہ میں اعلی عدلیہ سے غیر مشروط معافی مانگتا ہوں۔ گزشتہ روز عدالت نے وزیراعظم سردار تنویر الیاس کو منگل کو دن 12 بجے طلب کیا تو تنویر الیاس نے وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے کہا تھا میں پاں رکھتا ہوں تو دھواں اٹھتا ہے، 5 ارب روپے سعودی عرب ڈویلپمنٹ فنڈ دے رہا ہے، اس پر اڑھائی ماہ سے سٹے ہے، مجھے یہ بتایا جائے کہ یہ کس چیز کی توہین ہے۔ انہوں نے کہا کہ کیا وزیراعظم اتنا فارغ بیٹھا ہوتا ہے کہ وہ اگلے دن آجائے، ریاست کو یرغمال نہیں بننے دیں گے، باقی لوگ جتنے کلین ہیں، جتنے کلئیر ہیں سب کے بارے میں پتا ہے۔ بعدازاں ہائیکورٹ کے فل بنچ نے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے وزیراعظم آزاد کشمیر کو نااہل قرار دے دیا، آزاد کشمیرکی تاریخ میں پہلی بار کسی وزیراعظم کو توہین عدالت پر نااہل قرار دیا گیا ہے۔ عدالت عالیہ کے فل کورٹ نے سردار تنویر الیاس کو اسمبلی کی رکنیت سے بھی فارغ کر دیا، عدالتی فیصلے میں قرار دیا گیا کہ وزیراعظم آزاد کشمیر تنویر الیاس توہین عدالت کے مرتکب ہوئے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
رواں مالی سال کے دوران زرعی ٹریکٹرز کی فروخت میں سالانہ بنیادوں پر97 فیصد کمی ریکارڈکی گئی ہے۔آل پاکستان آٹو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی تافروری 2023 تک کی مدت میں ملک میں 182449 یونٹس زرعی ٹریکٹرز کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے مقابلہ میں 97 فیصدکم ہے۔گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں 35 ہزار952 یونٹس زرعی ٹریکٹرز کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی،فروری میں 3330 یونٹس زرعی ٹریکٹرز کی فروخت ریکارڈکی گئی جوجنوری میں 3406 یونٹس اورگزشتہ سال فروری میں 4507 یونٹس تھیں۔اعدادوشمارکے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں ملک میں زرعی ٹریکٹرز کی 18928 یونٹس پیداورریکارڈکی گئی ہے۔ رواں مالی سال کے دوران ملک میں فئیٹ کے 7,426 یونٹس زرعی ٹریکٹروں کی پیداوار اور7,143یونٹس کی فروخت اور میسی فرگوسن کے 11,502 یونٹس زرعی ٹریکٹروں کی پیداوار اور11,106 یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی ہے۔اورئنٹ آئی ایم ٹی کے زرعی ٹریکٹروں کی پیداوار اورفروخت کے اعدادوشمارفراہم نہیں کیے گئے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
محکمہ زراعت پنجاب نے تیلدار اجناس کی پیداوار میں اضافہ کے قومی منصوبہ کے تحت تل کی کاشت کے نمائشی پلاٹوں کے لئے کاشتکاروں کو 20اپریل تک درخواستیں جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔ترجمان محکمہ زراعت پنجاب کے مطابق تیلدار اجناس کی کاشت کی فروغ کے قومی پروگرام پر عملدرآمد جاری ہے۔اس منصوبہ کے تحت منتخب اضلاع کے12 ایکڑ تک قابلِ کاشت اراضی کے مالک مرد وخواتین کاشتکار درخواست دینے کے اہل ہوں گے جبکہ مشترکہ کھاتہ رکھنے والے کاشتکار بھی اہل ہوں گے۔اس پروگرام کے تحت حکومت پنجاب کی طرف سے ایک ایکڑ تل کے نمائشی پلاٹ کے اخراجات زیادہ سے زیادہ15 ہزار روپے فی ایکڑ ادا کئے جائیں گے۔قرعہ اندازی میں کامیاب کاشتکار محکمہ زراعت کی سفارشات کے مطابق نمائشی پلاٹ کاشت کرنے کا پابند ہوگا۔کاشتکاروں کے لئے نمائشی پلاٹ کے علاوہ تین ایکڑ مزید رقبہ پر تل کی کاشت کا پابند ہوگا۔ مقابلہ کے لئے شرائط درخواست فارم پر درج ہیں جو متعلقہ ڈپٹی ڈائریکٹرزراعت(توسیع) کے دفتر سے مفت حاصل کر سکتے ہیں یا محکمہ زراعت کی ویب سائٹwww.agripunjab.gov.pkسے ڈائون لوڈ کئے جا سکتے ہیں۔فارم فوٹو کاپی بھی قابل قبول ہوگی۔کاشتکار درخواستیں اپنے ضلع کے متعلقہ ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت(توسیع) کے دفتر میں 20 اپریل 2023 تک جمع کرواسکتے ہیں۔مزید معلومات کے لئے خواہشمند کاشتکار دفتری اوقات میں فون نمبر04299200752پر رابطہ قائم کر سکتے ہیں-
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں گزشتہ ہفتہ کے دوران استحکام رہا۔ پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق 6 اپریل کو ختم ہونے والے ہفتہ میں ملک کے شمالی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1105 روپے اورجنوبی علاقوں میں 1168 روپے ریکارڈکی گئی، پیوستہ ہفتہ میں ملک کے شمالی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1104 روپے اورجنوبی علاقوں میں 1166 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔گزشتہ ہفتہ کے دوران اسلام آباد میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط قیمت 1113 روپے، راولپنڈی 1097 روپے، گوجرانوالہ 1120 روپے، سیالکوٹ 1130 روپے، لاہور1147 روپے، فیصل آباد1100 روپے، سرگودھا 1097 روپے، ملتان 1108 روپے، بہاولپور1130 روپے، پشاور1060 روپے اوربنوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط قیمت 1050 روپے ریکارڈ کی گئی، اسی طرح کراچی میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط قیمت 1128 روپے، حیدرآباد1150 روپے، سکھر1192 روپے، لاڑکانہ 1163 روپے، کوئٹہ 1180 روپے اورخضدارمیں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1193 روپے ریکارڈ کی گئی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
ملک میں گڑ اورگڑ سے بنی مصنوعات کی برآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر13.51 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے فروری 2023 تک کی مدت میں گڑ اورگڑ سے بنی مصنوعات کی برآمدات سے ملک کو28.69ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہوا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 13.51فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں گڑ اورگڑ سے بنی مصنوعات کی برآمدات سے ملک کو25.27 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا۔فروری میں گڑ اورگڑ سے بنی مصنوعات کی برآمدات کاحجم 3.74 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوجنوری میں 2.96 ملین ڈالر اورگزشتہ سال فروری میں 3.88 ملین ڈالرتھا،مالی سال 2022 میں گڑ اورگڑ سے بنی مصنوعات کی برآمدات سے ملک کو44.86 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا-
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
رواں سال کوپاکستان اور چین کے درمیان سیاحت کے تبادلے کا سال کا نام دیا گیا ہے،چینی تعاون سے پاکستان کے بہت سے عجائب گھروں میں ہائی ٹیک کنزرویشن لیبارٹریز قائم کی جا سکتی ہیں، پاکستان کے پاس بدھ مت کا بہت بڑا خزانہ ہے،چین، جنوبی کوریا، سری لنکا، بھوٹان، نیپال سے بدھ راہب اکثر پاکستان کا دورہ کرتے ہیں،پاکستان کو اپنے آثار قدیمہ کے مقامات پر تحفظ کے مسائل کا سامنا ہے، زیادہ تر عجائب گھروں میں کوئی لیبارٹری نہیں،چین پاکستان کی مدد کے لیے اپنے ماہرانہ تعاون کا اشتراک کرنے کا خواہاں ہے جس سے آثار قدیمہ کے سیاحت کے شعبے کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں سیاحت تیزی سے بڑھ رہی ہے اور آثار قدیمہ کی سیاحت اس کا اہم شعبہ ہے۔ اس شعبے کی بے پناہ اہمیت کے پیش نظرچین پاکستان کے ساتھ جدید تحقیق اور آثار قدیمہ کے ماہرین، نوجوان آثار قدیمہ کے ماہرین اور تحفظ کے ماہرین کی تربیت پر تعاون کرنے کا خواہاں ہے جس سے ہمارے ماہرین کی صلاحیت کو بڑھانے میں مدد ملے گی کیونکہ ہمارے پاس آثار قدیمہ کے شعبے میں مہارت کی کمی ہے۔ڈپٹی ڈائریکٹر آثار قدیمہ اور عجائب گھر، اسلام آباد ڈاکٹر محمود الحسن نے ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے کہاکہ چین کے ساتھ تعاون سے نہ صرف ہمیں ایسے مقامات کے تحفظ میں مدد ملے گی بلکہ غیر ملکی سیاحوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوگا۔ چینی تعاون سے پاکستان کے بہت سے عجائب گھروں میں ہائی ٹیک کنزرویشن لیبارٹریز قائم کی جا سکتی ہیںجن میں لاہور میوزیم، پشاور میوزیم، اور نیشنل میوزیم آف پاکستان کراچی شامل ہیں۔
ڈاکٹر محمود نے کہا کہ انہوں نے حال ہی میں پاکستانی نوادرات کی نمائش سے متعلق ایک تقریب میں شرکت کے لیے چین کا دورہ کیا۔ چینی ثقافت اور سیاحت کے شعبے کے وزرا کے ساتھ ملاقاتوں میں سیاحت کے شعبے بالخصوص آثار قدیمہ کی سیاحت کو بڑھانے کے لیے تعاون بحث کا موضوع رہا۔ چین ہمارا پڑوسی اور ہمہ وقتی دوست ہے اور دونوں فریق سیاحت کو فروغ دینے کے لیے تیار ہیں۔ رواں سال کو دونوں ممالک کے درمیان سیاحت کے تبادلے کا سال کا نام دیا گیا ہے اور چینی باشندوں کی بڑی تعداد پاکستان آنا چاہتی ہے۔ مجھے یقین ہے کہ ہماری موجودہ نمائش کے بعد چینی لوگ یہاں کے ثقافتی ورثے کے مقامات اور عجائب گھروں کو دیکھنے کے لیے پاکستان آنا شروع کر دیں گے۔ پاکستان کے پاس بدھ مت کے حوالے سے ایک بہت بڑا خزانہ ہے ۔ڈاکٹر محمود نے کہا کہ پاکستان کو اپنے آثار قدیمہ کے مقامات پر تحفظ کے مسائل کا سامنا ہے۔ ہمارے عجائب گھروں میں نمونے کی ایک وسیع اقسام بھی ہیں جو جدید خطوط پر محفوظ کیے جانے کے منتظر ہیں۔ پرانی کنزرویشن لیبارٹریز ہمارے ورثے اور تاریخی اثاثوں کو برباد کرنے کے ردعمل کے طور پر کام کر رہی ہیں۔ محمود نے کہا کہ پاکستان کے زیادہ تر عجائب گھروں میں کوئی لیبارٹری نہیں ہے اور چین اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے پاکستان کی مدد کے لیے اپنے ماہرانہ تعاون کا اشتراک کرنے کا خواہاں ہے جس سے اس کے ورثے کو بچانے اور آثار قدیمہ کے سیاحت کے شعبے کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔
ہمیں اپنے ثقافتی ورثے اور آثار قدیمہ کے اہم مقامات کو محفوظ رکھنے کے لیے جدید کنزرویشن لیبارٹریز کی بھی ضرورت ہے۔ چین اس تشویش میں کلیدی کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔ جب ہمارے عجائب گھروں اور آثار قدیمہ کے مقامات کو مناسب طریقے سے ترتیب دیا جائے گا تو نہ صرف سیاح بلکہ مقدس ورثے کے مقامات کے زائرین، تاریخ کے طلبا اور ریسرچ اسکالرز بھی خوشی سے پاکستان کا دورہ کریں گے جس سے پاکستان کو زرمبادلہ کمانے میں مدد ملے گی۔چینی ہم آہنگی اہم ہے ۔انہوں نے کہا کہ سیاحت کے نقطہ نظر سے گندھارا دنیا بھر میں بدھ مت کے ماننے والوں کے لیے مقدس سرزمین ہے جو بدھ مت کے ورثے کا اصل اور گہوارہ ہے۔ دنیا بھر میں اس کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے لوگ پاکستان کا دورہ کر سکتے ہیں اور اچھی طرح سے رکھے ہوئے بدھ یادگاروں کو دیکھ کر خوشی محسوس کر سکتے ہیں۔ ایشیائی ممالک سری لنکا، تھائی لینڈ، جاپان، جنوبی کوریا، چین، لاوس اور ویتنام میں بدھ مت کے پیروکاروں کی بڑی آبادی ہے۔ ان آثار قدیمہ کو دیکھنے کے لیے بہت سے بدھ سیاح پاکستان آتے ہیں۔ چین، جنوبی کوریا، سری لنکا، بھوٹان، نیپال سے بدھ راہب اکثر پاکستان کا دورہ کرتے ہیں۔ تھائی لینڈکے ایک راہب نے ٹیکسلا میں تقریبا تین ماہ گزارے ہیں۔ انہوں نے تمام سیاحتی مقامات اور یادگاروں کا بھی دورہ کیا۔ ورثے کے مقامات سے متعلق کمیونٹیز نہ صرف روزی کمائیں گی بلکہ تاریخی اثاثوں کے محافظ کے طور پر پاکستان کا ایک نرم امیج بھی پیش کریں گی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
رواں مالی سال 2022-23 کی پہلی ششماہی میں فرسٹ پرڈینشل مضاربہ کا مجموعی منافع 63 فیصد بڑھ کر 39 ملین روپے ہو گیا جو پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 24 ملین روپے تھا۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق اسی طرح آپریٹنگ منافع127.فیصد بڑھ کر 21.6 ملین روپے ہو گیا جو 9.48 ملین تھا۔ فرسٹ پرڈینشل مضاربہ کی مالیاتی لاگت 4.3 ملین روپے رہی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 398 فیصد کا بڑا اضافہ درج کرتی ہے۔ بعد از ٹیکس منافع 81فیصد بڑھ کر 12.7 ملین ہو گیا جو 7.02 ملین تھا۔ فی شیئر آمدنی پچھلے چار سالوں میں اتار چڑھا وکا شکار رہی ہے جو2019 میں 0.03 روپے تھی، لیکن 2021 میں 0.11 روپے تک بڑھنے سے پہلے 2020 میں کم ہو کر -0.06 روپے ہو گئی اور 2022 میں مزید 0.22 روپے تک جا پہنچی۔ 2019 میں یہ 113.64فیصدتھی لیکن 2020 میں گر کر 300فیصد رہ گئی۔کمپنی کی انٹرپرائز ویلیو مالی سال 23 کی پہلی سہ ماہی میں 0.06 بلین روپے سے دوسری سہ ماہی میں 0.15 بلین روپے تک بڑھ گئی۔ انٹرپرائز ویلیو میں اضافہ فرسٹ پرڈینشل مضاربہ، فرسٹ پاک مضاربہ اور کسب مضاربہ کے انضمام کی وجہ سے ہے۔ اس انضمام کے نتیجے میں آپریشنل اخراجات میں کمی آئے گی اور مضاربہ انڈسٹری پر لاگو ٹیکس کے منفی اثرات کو کم کیا جائے گا۔ مضاربہ کا معاشی سائز اسے اپنے لین دین کی نمائش کے سائز کو بڑھانے اور اپنے پورٹ فولیو کو بڑھانے کے لیے اپنے آپریشنز کا فائدہ اٹھانے کے قابل بنائے گا۔فرسٹ پرڈینشل مضاربہ کے حریفوں میں پاک گلف لیزنگ کمپنی لمیٹڈ، او ایل پی مضاربہ، کے اے ایس بی مضاربہ اور ایس ایم ای لیزنگ لمیٹڈ شامل ہیں۔ فرسٹ پرڈینشل مضاربہ کا مارکیٹ کیپٹلائزیشن 130 ملین روپے ہے۔ مجموعی منافع 2019 میں 69.9 ملین سے کم ہو کر 2020 میں 49.6 ملین ہو گیا اور مزید 2021 میں 45.5 ملین ہو گیا۔ تاہم کمپنی کا مجموعی منافع بڑھ کر 2020 میں 61.6 ملین ہو گیا۔ منافع کے لحاظ سے، کمپنی کا 2018 اور 2020 میں منفی قبل از ٹیکس منافع تھا جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ فرم ان سالوں میں خسارے میں چل رہی تھی۔ تاہم اس نے 2019، 2021 اور 2022 میں مثبت قبل از ٹیکس منافع حاصل کیا۔ اسی طرح، کمپنی کا 2018 اور 2020 میں منفی بعد از ٹیکس منافع تھا لیکن وہ 2019، 2021 اور 2022 میں مثبت منافع حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
گردشی قرضہ550 ارب روپے تک پہنچ گیا،ہر ماہ 5 ارب روپے کا اضافہ،ٹیوب ویل چلانے کے لیے بجلی کے غیر قانونی کنکشنز کا استعمال معاشی نقصان کا باعث،پاکستان پن بجلی، ہوا، شمسی اور بایوماس جیسی قابل تجدید توانائی کی پیداوار کی وسیع صلاحیت کو بروئے کار لا کر بڑے پیمانے پر اپنے اخراجات کو کم کر سکتا ہے،قابل تجدید توانائی کے 600 ملین ڈالر کے 13 منصوبے وزارت توانائی کے پاس منظوری کے لیے زیر التوا ہیں، بجلی کی ناکافی پیداوار نے گردشی قرضے کا مسئلہ مزید بڑھا دیا ،پاکستان میں توانائی کی طلب میں سالانہ 9 فیصد اضافہ ہو رہا ہے۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق پاکستان پن بجلی، ہوا، شمسی اور بایوماس جیسی قابل تجدید توانائی کی پیداوار کی اپنی وسیع صلاحیت کو بروئے کار لا کر بڑے پیمانے پر اپنے اخراجات کو کم کر سکتا ہے۔خاص طور پر ملک کے دور دراز علاقوں میں ٹیوب ویل چلانے کے لیے بجلی کے غیر قانونی کنکشنز کا استعمال بہت زیادہ معاشی نقصان کا باعث بن رہا ہے اور ہر گزرتے ماہ کے ساتھ گردشی قرضے میں تقریبا 5 ارب روپے کا اضافہ ہو رہا ہے جو پہلے ہی 550 ارب روپے تک پہنچ چکا ہے۔کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے بجلی کو یہ حقیقت بتائی ہے کہ صوبہ بلوچستان میں بجلی کی فراہمی ناکافی ہے جس کی وجہ سے مقامی لوگوں کو بجلی کی طویل بندش کا سامنا کرنا پڑا۔ آبپاشی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے کسان بجلی کے غیر قانونی کنکشن پر ٹیوب ویل چلا رہے ہیں
۔ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے توانائی کے ماہر مصطفی عبداللہ نے کہا کہ توانائی کے موجودہ بحران سے نمٹنے کے لیے شمسی توانائی پر خصوصی توجہ کے ساتھ قابل تجدید توانائی کے موجودہ وسائل سے فائدہ اٹھانا بہت ضروری ہے۔شمسی توانائی ان تمام چیلنجوں سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ یہ دنیا بھر میں سب سے زیادہ مسابقتی قیمت والی ٹیکنالوجی کے طور پر ابھری ہے۔عبداللہ نے قابل تجدید توانائی کی حقیقی صلاحیت کو بروئے کار لانے کے لیے سرکاری اور نجی شعبے کی سرمایہ کاری کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت قابل تجدید توانائی کے 600 ملین ڈالر کے 13 منصوبے وزارت توانائی کے پاس منظوری کے لیے زیر التوا ہیں۔ منظوری کے بعد یہ منصوبے 650 میگاواٹ توانائی پیدا کریں گے۔عبداللہ نے کہا کہ بجلی کی ناکافی پیداوار نے گردشی قرضے کا مسئلہ مزید بڑھا دیا ہے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ جب بجلی پیدا کرنے والوں کو بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی جانب سے بروقت ادائیگیاں نہیں ملتی ہیں تو گردشی قرضوں میں اضافہ ہوتاہے جس سے بجلی کی پیداوار کے لیے فنڈز کی کمی ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ مسئلہ حکومت کے لیے ایک بڑا چیلنج ہے جو پہلے ہی بڑے مالیاتی خسارے اور سست معیشت کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ توانائی کی کمی کا مسئلہ نہ صرف افراد کی زندگی کو متاثر کرتا ہے بلکہ مجموعی اقتصادی ترقی میں بھی رکاوٹ ہے۔پاکستان میں توانائی کی طلب میں سالانہ 9 فیصد اضافہ ہو رہا ہے اور ایک اندازے کے مطابق یہ 2030 تک آٹھ گنا اور 2050 تک 20 گنا بڑھ جائے گی۔شمسی توانائی کے شعبے میں عالمی رہنما چین نے حالیہ برسوں میں غیر معمولی ترقی کی ہے۔ چین نے 2022 میں ریکارڈ 87.41گیگاواٹ شمسی توانائی کی تنصیب کی۔ پاکستان چین کی مثال پر عمل کرتے ہوئے قابل تجدید توانائی کے شعبے میں بڑی ترقی حاصل کر سکتا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
لاہورمیں سنگدل شخص نے سابقہ بیوی کے طعنوں سے تنگ آکر 3 سالہ بیٹی کو قتل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے ہنجروال میں 4 بچوں کے باپ خرم شہزاد کا اپنی بیوی سے جھگڑا ہوا۔ نوبت طلاق تک پہنچی اورعلیحدگی ہوگئی تو بچوں کی کفالت کی ذمہ داری والد نے اٹھالی۔ کچھ عرصے بعد خرم کی سابقہ بیوی اپنے بچوں سے ملنے آئی تودوبارہ الزام تراشیاں شروع کردیں۔ سابقہ بیوی تو دوبارہ جھگڑے کے بعد واپس چلی گئی مگر ملزم خرم نے اگلے ہی روز اپنی بیٹی زہرا فاطمہ کو گلا دباکر قتل کردیا۔ ملزم نے بچی کی وفات کو طبعی موت کا رنگ دینے کی کوشش کی، لاش اسپتال پہنچی تو مقتولہ کے چہرے پر نشانات نے حقیقت واضح کردی۔ تفتیش میں یہ بھی انکشاف ہوا کہ ملزم نے ایک ایک کرکے تمام بچوں کوقتل کرنے کے بعد خودکشی کا منصوبہ بنا رکھا تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
پارٹی پرتنقید اورمخالفانہ بیانات دینے پرپیپلزپارٹی نے پارٹی کے سینئر رہنما لطیف کھوسہ کوپیپلزلائرزفورم کی صدارت سے ہٹا دیا۔ پارٹی سیکرٹری جنرل نئیربخاری کو پی ایل ایف کا قائم مقام صدر بنا دیا گیا۔لطیف کھوسہ حکومتی اورپارٹی پالیسیوں پرمسلسل تنقید کررہے تھے۔سردارلطیف کھوسہ پی پی دورمیں اٹارنی جنرل، گورنر پنجاب اور سینیٹر رہے۔وہ پارٹی کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن بھی ہیں۔ لطیف کھوسہ تحریک انصاف کیخلاف اقدامات پرشدید تنقید کرتے رہے۔پارٹی قیادت نے لطیف کھوسہ کو متعدد بار پارٹی پالیسی کے خلاف بیانات سے روکا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
وزیراعظم آزاد کشمیر تنویر الیاس نے عدلیہ کے خلاف ہرزہ سرائی کے کیس میں سپریم کورٹ سے غیر مشروط معافی مانگ لی۔ آزاد جموں و کشمیر کی سپریم کورٹ نے وزیراعظم آزاد کشمیر کو عدلیہ کے خلاف ہرزہ سرائی کے الزام میں آج طلب کیا تھا، وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کیخلاف آزاد کشمیر ہائی کورٹ میں عدلیہ سے متعلق بیان دینے کے کیس کی سماعت ہوئی۔ وزیراعظم تنویر الیاس آزاد کشمیر ہائی کورٹ میں پیش ہوئے اور اعلی عدلیہ سے غیر مشروط معافی مانگ لی، انہوں نے تحریری طور پر لکھ کر دیا کہ میں اعلی عدلیہ سے غیر مشروط معافی مانگتا ہوں۔ گزشتہ روز عدالت عظمی آزاد کشمیر نے وزیراعظم سردار تنویر الیاس کو منگل کو دن 12 بجے طلب کیا تو تنویر الیاس نے وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے کہا تھا میں پاں رکھتا ہوں تو دھواں اٹھتا ہے، 5 ارب روپے سعودی عرب ڈویلپمنٹ فنڈ دے رہا ہے، اس پر ڈھائی ماہ سے سٹے ہے، مجھے یہ بتایا جائے کہ یہ کس چیز کی توہین ہے۔ انھوں نے کہا کہ کیا وزیراعظم اتنا فارغ بیٹھا ہوتا ہے کہ وہ اگلے دن آجائے، ریاست کو یرغمال نہیں بننے دیں گے، باقی لوگ جتنے کلین ہیں، جتنے کلئیر ہیں سب کے بارے میں پتہ ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
آئی ایم ایف اور عالمی بینک کے اجلاسوں میں شرکت کیلیے پاکستانی وفد امریکا پہنچ گیا۔ آئی ایم ایف اور عالمی بینک کے موسم بہار کے سالانہ اجلاسوں میں شرکت کے لیے وفاقی سیکریٹری خزانہ حامد یعقوب شیخ اعلی سطع کے وفد کے ہمراہ امریکا پہنچ گئے ہیں، اجلاس 16 اپریل کو ختم ہوگا۔ دورے کے دوران آئی ایم ایف اور عالمی بینک سمیت دیگر حکام کے ساتھ سائیڈ لائن میٹنگز بھی ہونگی۔ علاوہ ازیں وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی بھی ویڈیو لنک کے ذریعے آن لائن میٹنگز میں شمولیت کا امکان ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہیکہ کالعدم ٹی ٹی پی کے رہنماوں کی پاکستان میں دوبارہ آبادکاری عمران خان اور ان کی حکومت کی حکمت عملی تھی اور اس آبادکاری کو اس وقت کی اسٹیبلشمنٹ کی حمایت حاصل تھی لی۔ امریکی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں خواجہ آصف نے کہا کہ اسلام آبادکیکابل میں حکمران طالبان رہنماں سے اچھے تعلقات ہیں لیکن افغان طالبان حکام پاکستان پر حملوں میں اپنی سرزمین کے استعمال کو روکنے میں کامیاب نہیں ہوئے، کالعدم ٹی ٹی پی آج بھی پاکستان بالخصوص خیبرپختونخواپرحملوں کے لیے افغان سرزمین استعمال کررہی ہے، ڈی جی آئی ایس آئی کے ہمراہ افغانستان کے ایک ماہ پہلے دورے میں یہ معاملہ زیربحث آیا تھا اور طالبان نے اس مسئلے سے نمٹنے کے عزم کا اظہار کیا تھا، طالبان کا کہنا تھا وہ اپنی زمین دہشتگردی کے لیے کسی بھی ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے، افغان طالبان اورکالعدم ٹی ٹی پی فاصلہ چاہتے ہیں۔ وزیر دفاع نے کہا کہ عمران خان اپنے پورے سیاسی کیرئیر میں اشارہ دیتے رہے ہیں کہ وہ طالبان کے نظریاتی طور پر حامی ہیں، کالعدم ٹی ٹی پی کے رہنماں کی پاکستان میں دوبارہ آبادکاری عمران خان اور ان کی حکومت کی حکمت عملی تھی اور اس آبادکاری کو اس وقت کی اسٹیبلشمنٹ کی حمایت حاصل تھی لیکن کالعدم ٹی ٹی پی کے رہنماں کی پاکستان میں دوبارہ آبادکاری کی حکمت عملی ناکام ہوچکی ہے۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ کالعدم ٹی ٹی پی کے لوگوں کے پاس امریکا کے افغانستان کے اندر چھوڑے ہوئے جدید آلات بھی موجود ہیں جب کہ بھارت طالبان کی آج بھی مدد کر رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ قبائلی علاقوں اور خیبر پختونخوا کے عوام طالبان کے ساتھ کو ایگزسٹ کرنے کو تیار نہیں، بڑی قابل ذکر بات ہے کہ طالبان کی واپسی کے خلاف لوگ غیر مسلح احتجاج کر رہے ہیں، طالبان اپنی کامیابیوں کو خواتین پر پابندیوں کے ذریعے نقصان پہنچا رہے ہیں۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ عمران خان کے مقف میں تبدیلی آتی رہتی ہے، ان کے حالیہ بیانات سے سمجھ نہیں آتی وہ اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ کھڑے ہیں، حکومت کے ساتھ مذاکرات چاہتے ہیں یا نہیں چاہتے ہیں، یہ جو اسد قیصر اور دیگر لوگ مذاکرات کی بات کرتے ہیں، یہ قومی ڈائیلاگ ہونے چاہئیں جس میں اسٹیبلشمنٹ بھی بیٹھے، میڈیا کی بھی نمائندگی ہو، سول سوسائٹی کے لوگ بھی ہوں،تبھی قومی مذاکرات کامیاب ہو سکتے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ روزے دار رمضان میں مرغن غذاؤں سے پرہیز کریں، اگر کھانے پینے میں احتیاط نہ برتی جائے تو نہ صرف بیماریاں جنم لیتی ہیں بلکہ روزے رکھنا بھی محال ہو جاتا،شہری علاقوں میں پکوڑے، سموسے، کچوریاں، جلیبیاں اور دیگر ایسی تلی ہوئی چیزوں کے علاوہ مرغن غذائیں افطار کے وقت ہر دسترخوان پر نظر آتی ہیں تاہم ایسی اشیا کا استعمال صحت کے لئے مضر ہوسکتا ہے۔ماہرین صحت کے مطابق سحر و افطار میں مرغن غذاو?ں سے پرہیز کیا جائے، ڈاکٹرز نے روزہ داروں کو پھل اور سبزیوں کے زیادہ استعمال کا مشورہ دیا ہے،جن چیزوں سے پرہیز کرنا چاہئے ان میں پکوڑے، سموسے، کچوریاں اور تلی ہوئی اشیائ، مرغن غذائیں جیسے بریانی، کڑاہی گوشت وغیرہ، کمرشل مشروبا ت شامل ہیں، یہ زیادہ پیاس لگاتے ہیں، بیکری کی بنی تمام چیزوں سے احتیاط کریں، بازاری کھانے بالکل نہ کھائیں، زیادہ مصالحے استعمال نہ کریں، گھی اور آئل کا استعمال کم سے کم کریں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک میں ریشے دار غذائیں مثلاً چھلکے والی دالیں، سبزیاں، چنے استعمال کریں، جو دیرپا توانائی فراہم کرتیں ہیں، افطار میں سادہ پانی پیئں، میٹھی اشیاء بالخصوص سافٹ ڈرنکس سے پرہیز کریں اور جتنا ہوسکے تلی ہوئی اشیاء سے گریز کریں، رمضان میں ہلکی ورزش سستی اور کاہلی کو دوربھگاتی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
رمضان میں مہنگائی کی لہر میں مزید تیزی سے شہر اقتدار کے لوگ بھی پریشان ہوگئے، پھل اور سبزیاں عام آدمی کی پہنچ سے باہر ہوگئیں۔فیصل آبادکے شہریوں کا کہنا ہے کہ سبزیاں اور پھل عوام کی پہنچ سے باہر ہو گئے ہیں، تاجر من مانے ریٹ وصول کر رہے ہیں، حکومت نرخوں پر کنٹرول میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے ٹما ٹر 80 روپے، لہسن 400 روپے جبکہ ادرک کے نرخ 720 روپے فی کلو پر پہنچ گئے ہیں، گوبھی 80 روپے، مٹر 160 اور فراشبین کی پھلیاں 190 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہی ہیں۔مارکیٹ میں سیب 400 روپے فی کلو اور کیلے بھی 390 روپے درجن ہیں، خربوزے 110 میں، امرود 240 اور سٹرابیری 300 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہی ہے جو کہ عام آدمی کی پہنچ سے باہر ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی