• Columbus, United States
  • |
  • ٢٣ نومبر، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | سی-پیک

بابر اعظم نے اپنی پریکٹس کی ویڈیو شیئر کر دی

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے اپنی پریکٹس کرنے کی ویڈیو شیئر کر دی،قومی ٹیم کی قیادت بابر اعظم کر رہے ہیں جبکہ انگلینڈ کی ٹیم جوز بٹلر کی غیر موجودگی میں معین علی کی قیادت میں میدان میں اترے گی،بابر اعظم کی جانب سے سوشل میڈیا پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں انہیں گرانڈ میں رننگ کرتے اور بیٹنگ پریکٹس کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۹ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

نسیم شاہ نے اسنیپ چیٹ کے جعلی اکائونٹ سے متع...

نسیم شاہ نے اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ سے متعلق خبردار کر دیا،پاکستانی فاسٹ بولر نسیم شاہ نے اپنے چاہنے والوں کو خبردار کیا ہے،فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر 10 لاکھ سے زائد فالوورز رکھنے والے نسیم شاہ نے اسٹوری پوسٹ کی ہے اور اپنے اسنیپ چیٹ کے جعلی اکانٹ سے متعلق مداحوں کو مطلع کیا،کرکٹر نے اپنی اسٹوری میں مداحوں سے درخواست کی کہ اسنیپ چیٹ پر ان کے نام سے جعلی اکانٹ بنایا گیا ہے، لہذا اسیرپورٹ کریں تاکہ ایپلی کیشن اس اکانٹ پر حذف کرے،نسیم شاہ کے نام سے بنائے گئے جعلی اسنیپ چیٹ اکانٹ پر 9 لاکھ 76 ہزار فالوورز ہیں-

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۹ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

میکسیکن باکسر کینیلو الواریز نے قازقستان کے...

امریکی شہر لاس ویگاس کے باکسنگ ارینا میں بڑا مقابلہ میکسیکن فائٹر کینیلو الواریز نے جیت لیا،امریکی ریاست کے ٹی ارینا باکسنگ رِنگ میں تگڑا مقابلہ ہوا، میکسیکو کے کینیلو الواریز اور قازقستانی گینیڈی گلووکن فائٹر مدمقابل ہوئے،میکسیکن فائٹر نے میچ کا آغاز جارحانہ انداز میں کیا، حریف باکسر پر تابڑ توڑ حملے کیے، جواب میں انہیں بھی ٹف ٹائم ملا، فل جوش اور ایکشن کو تماشائیوں نے خوب انجوائے کیا،12رانڈ کا مقابلہ بغیر کسی نتیجے پر ختم ہوا، ریفریز کے متفقہ فیصلے پر کینیلو الواریز پھر چیمپئن بن گئے، جیت پر فاتح فائٹر کے مداحوں نے خوشی کا اظہار کیا اور دل کھول کر داد دی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۹ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

خیبر پختونخوا میں سیلاب متاثرین کی امداد کیل...

خیبر پختونخوا میں سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے فٹ بال میچ کا انعقاد کیا گیا، قومی فٹ بال ٹیم کے کھلاڑیوں نے شرکت کی، ارجنٹائن اور ساتھ افریقہ کے سفیر بھی آئے، نمائشی میچ کے آر ایل کی ٹیم نے صفر کے مقابلے میں دو گول سے جیت لیا،خیبر پختونخوا میں حالیہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے سیلاب زدگان کی امداد کے لیے فٹ بال کا نمائشی میچ کا انعقاد کیا گیا ، قومی فٹ بال ٹیم کے کھلاڑیوں سمیت ارجنٹائن اور ساتھ افریقہ کے سفیر بھی میچ دیکھنے آئے،سیلاب زردگان کی امداد کے لیے فٹ بال میچ طہماس خان فٹ بال سٹیڈیم میں خیبر پختونخوا اور کے آر ایچ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا، کھلاڑیوں نے بہترین پرفارمنس کا مظاہرہ کیا، کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ سیلاب زدگان کی مدد کے لئے پر وقت تیار ہیں،منتظمین نے بھی سیلاب زدگان کیساتھ امداد کی ضرورت پر زور دیا، ان کا کہنا تھا کہ دیگر قومی کھلاڑیوں کو بھی متاثرین کی مدد کیلیے آگے آنا چاہیئے،نمائشی میچ کے آر ایل کی ٹیم نے صفر کے مقابلے میں دو گول سے جیت لیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۹ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

آخری رسومات سے قبل شاہی خاندان نے ملکہ الزبت...

آنجہانی ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات سے قبل شاہی خاندان نے ان کی نئی تصویر جاری کی ہے۔ پیر کے روز شاہی خاندان نے اپنے مصدقہ ٹوئٹر اکانٹ پر الزبتھ دوم کی یہ تصویر جاری کی جس میں بتایا گیا کہ مذکورہ تصویر ملکہ کی پلاٹینم جوبلی کے موقع پر لی گئی تھی۔ ملکہ الزبتھ دوم اتنے طویل عرصے تک بادشاہت کرنے والی پہلی برطانوی ملکہ تھیں۔ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں شاہی خاندان کی جانب سے کہا گیا کہ آج، لاکھوں لوگ ان کی شاندار زندگی کو یادگار بنانے کے لیے اکٹھے ہوں گے۔ یاد رہے کہ برطانیہ پر سب سے طویل عرصے تک حکمرانی کرنے والی ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کا 8 ستمبر کو انتقال ہوگیا تھا ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۹ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ملکہ الزبتھ کی آخری رسومات کے موقع پر برطانی...

ملکہ برطانیہ کی آخری رسومات کے موقع پر ملک بھر میں کاروباری سرگرمیاں بند کر دی گئی ہیںاور عام تعطیل ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ملکہ برطانیہ کی آخری رسومات میں دنیا بھر سے 500 کے قریب سربراہان مملکت اور اہم شخصیات شریک ہیں جس کے لیے برطانوی دارالحکومت میں تاریخ کے سخت ترین حفاظتی انتظامات کرتے ہوئے 10 ہزار اضافی پولیس افسران، 1500 فوجی اہلکار اور ایک ہزار رضاکار تعینات کیے گئے ہیں۔ عمارتوں کی چھتوں پر بھی پولیس اہلکار اور اسنائپرز تعینات کیے گئے ہیں۔ آنجہانی ملکہ کو پوتے پوتیوں کاخراج عقیدت، شہزادہ ولیم نے فوجی وردی میں قیادت کی اور ملکہ کے آخری سفر کے دیدار کے لیے 10 لاکھ افراد کی وسطی لندن آمد متوقع ہے جبکہ وسطی لندن میں 22 میل طویل آہنی بیرئیرز لگا دیے گئے اور لندن کی فضاں میں ڈرون اڑانے پر عارضی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔آخری رسومات کے موقع پر شور سے بچنے کے لیے پروازیں بھی روک دی گئی ہیں، 100 سے زائد پروازیں منسوخ ہوں ہیں جبکہ ویسٹ منسٹر ایبے کے قریب ترین انڈر گراونڈ اسٹیشن بھی بند کر گئی ہیں اورگلیوں اور سڑکوں پر موجود کوڑے دان اور سیوریج سسٹم کی مکمل تلاشی لی گئی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۹ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

جاپان میں سمندری طوفان مغرف علاقوں سے ٹکرا گ...

جاپان میں سمندری طوفان نان ماڈول پیر کے روز جنوب مغربی علاقوں کو تیز بارش اور ہواں کے ساتھ ٹکرایا گیا جس کے باعث 30 لاکھ افراد نقل مکانی کر کے محفوظ مقام پر منتقل ہو گئے ہیں۔ طوفان سے ایک شخص ہلاک اور ایک شخص لاپتہ ہو گیا ہے، جب کہ اب اس طوفان کا رخ ٹوکیو کے شمال کی طرف ہو گیا ہے ۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق سمندری طوفان کے سیلابی پانی سے متعدد گھر وں کو نقصان پہنچا اور پیر کی صبح ایک فارمہاوس سے پانی میں ڈوبی ایک گاڑی سے ایک شخص کی لاش برآمد ہو ئی اور مٹی کے تودے میں پھنس جانے کے بعد ایک شخص لاپتہ ہو گیا ہے۔ ۔انتظامیہ کی خصوصی وارننگ پر علاقائی ٹرین سروس ، پروازیں اور بحری جہازوں کا سفر منسوخ کر دیا گیا ہے اور 30 لاکھ افراد کے شہر سے انخلا کا عمل جاری ہے۔ ہزاروں افراد پناہ گاہوں میں موجود ہیں جب کہ کاگوشیما اور میازاکی میں 25 ہزار 680 خاندان پہلے ہی بجلی سے محروم تھے۔مقامی میڈیا کے طابق جاپان کی موسمیاتی ایجنسی جے ایم اے نے خبردار کیا ہے کہ سمندری طوفان نانماڈول کی وجہ سے 162 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں اور تیز ہواں، طوفانی لہروں اور موسلادھار بارشوں کا سبب بننے والے نان ماڈول سے ایسے خطرے کا سامنا ہے جس کی ماضی میں نظیر نہیں ملتی۔جے ایم اے کے سربراہ ریوتا کورورا نے مزید کہا کہ طاقتور طوفان کے باعث سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ اور کئی مکانات گرنے کا خدشہ ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۹ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

برطانیہ میں بھارتی ہندوانتہاپسندوں کا مسجد ک...

برطانیہ کے شہر لیسٹر میں بھارتی ہندوانتہاپسندوں نے مسجد کے سامنے مارچ اور احتجاج کیا ، احتجاج کے دوران ہندو انتہا پسندوں نے مسلمانوں پر حملے بھی کئے۔ گزشتہ روزغیرملکی میڈیا کے مطابقبرطانوی شہر لیسٹر میں ہندوانتہاپسندوں نے بھارت کی طرح مسلمانوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی۔ لیسٹر میں ہندو انتہاپسندوں کے ٹولے نے مسجد کے سامنے مارچ کیا اور اشتعال انگیز نعرے لگائے۔پورٹس کے مطابق ہندو انتہاپسندوں نے مسلمانوں پر حملے کئے اور ان کی دکانوں کولوٹنے کی کوشش بھی کی جسے مسلمانوں نے ناکام بنا دیا۔ہندو انتہاپسندوں کی ہرزہ سرائی اور اشتعال انگیزی کے وقت پولیس بھی موجود تھی۔ پولیس نے دو افراد کو گرفتار کرلیا۔ علاقے میں اب بھی ماحول کشیدہ ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۹ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

امریکی صدر جوبائیڈن نے دوسری مدت کے لیے الیک...

امریکہ کے صدر جوبائیڈن نے دوسری مدت کے لیے الیکشن لڑنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے لیکن ابھی حتمی فیصلہ ہونا باقی ہے۔گزشتہ روزامریکی خبر رساں ادارے کے مطابق لندن سے جاری ایک بیان میں امریکی صدر جوبائیڈن نے دوسری مدت کے لیے الیکشن لڑنییکے متعلق اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔بیان میں امریکی صدر نے کہا ہے کہ دوسری مدت کے لیے الیکشن لڑنا کا میرا ارادہ ضرور ہے لیکن حتمی فیصلہ ہونا ابھی باقی ہے۔امریکی صدر کا کہنا ہے کہ یہ صرف ارادہ ہے، حتمی فیصلہ کیا ہوتا ہے یہ دیکھناابھی باقی ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق صدرجو بائیڈن رواں سال نومبر میں80 سال کے ہو جائیں گے اور عمر کے اس حصے میں ان کے لیے دوبارہ الیکشن لڑنا مشکلات کا باعث بنے گا۔یاد رہے کہ جوبائیڈن نے 20 جنوری 2021 کو اپنے عہدے کا حلف اٹھایا تھا جس کے بعد وہ امریکا کے 46 ویں صدر بن گئے تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۹ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین کے پہلے مریخ تحقیقاتی مشن سے بھرپور سائن...

بیجنگ(شِنہوا) چین کے پہلے مریخ تحقیقاتی مشن نے شاندارسائنسی نتائج حاصل کیے ہیں۔

چائنہ نیشنل اسپیس ایڈمنسٹریشن (سی این ایس اے) نے  کہا  ہے کہ مدار میں موجود  تیان ون-1 جمعرات تک معمول کے مطابق 780 دنوں سے کام کر رہا ہے، اور خلائی گاڑی ژورونگ نے مریخ کی سطح پر 1 ہزار 921 میٹرز تک کا سفر طے کیا ہے۔

چین کے تیان ون-1 تحقیقاتی مشن کے مدار میں گردش کرنے والے روور اور خلائی گاڑی نے طے شدہ اہداف کے مطابق سائنسی تحقیقاتی مشن مکمل کر لیا ہے، اور1 ہزار480 گیگا بائٹس کا خام سائنسی ڈیٹا حاصل کر لیا ہے۔

تیان ون-1 تحقیقاتی مشن مدار میں موجود ایک آربیٹر، ایک لینڈر اور ایک روور پر مشتمل ہے۔ا س نے 15 مئی 2021 کو مریخ کے ایک وسیع میدان یوٹوپیا پلینیٹیا میں اپنی پہلے سے منتخب کردہ اترنے والی جگہ کو چھو لیا تھا ، جس سے یہ بات یقینی ہوگئی کہ پہلی بار چین کا تحقیقاتی مشن اس سیارے پراتر گیا ہے۔

۱۹ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین کی استعمال شدہ گا ڑیوں کی فروخت میں اگست...

بیجنگ (شِنہوا) چین کے استعمال شدہ کاروں کے شعبے میں اگست کے دوران اضافے کا رجحان برقرار رہا، جبکہ ملک کے کچھ حصوں میں گرمی ، بارشوں کے موسم اورنوول کرونا وائرس کے دوبارہ سر اٹھانے کے باوجود جولائی کے دوران گزشتہ ماہ کی نسبت فروخت میں اضافہ ہوا۔

چائنہ آٹوموبائل ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق چین میں گزشتہ ماہ  14 لاکھ 60 ہزار سے زیادہ استعمال شدہ کاروں کی فروخت ہوئی جو کہ گزشتہ ماہ کی نسبت 1.69 فیصد زیادہ ہے۔

اعداد و شمار  کے مطابق  اس عرصہ کے دوران فروخت کے دوران اس لین دین کی مالیت مجموعی طور پر 95.66 ارب یوآن (تقریباً 13.8 ارب امریکی ڈالر) رہی جو کہ جولائی میں 95.50 ارب یوآن تھی۔

چین میں رواں سال کے پہلے 8 ماہ کے دوران1 کروڑ 5 لاکھ استعمال شدہ کاروں کا کاروبار ہوا جو کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں 7.86 فیصد کم رہا۔

ایسوسی ایشن نے کہا کہ ملک کی استعمال شدہ کاروں کی فروخت میں اپریل تا اگست عرصہ کے دوران مسلسل اضافہ ہوا، جو کہ پہلے درجے کے شہروں اور اس سے متصل علاقوں میں گزشتہ ماہ  طلب کی بحالی کو ظاہر کرتی ہے، دوسری جانب ملک نے استعمال شدہ گاڑیوں کی کراس ریجنل ٹرانسفر میں سہولت فراہم کی ہے۔

ایسوسی ایشن ستمبر کے دوران مارکیٹ کے بارے میں پر امید ہے، جس کی وجہ وبائی مرض پر موثر کنٹرول اور اس شعبے کے لیے سازگار پالیسیوں کے نفاذ کی وجہ سے فروخت میں اضافے کی توقع ہے۔

۱۹ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

دنیا بھرمیں نوول کرونا وائرس کے مصدقہ کیسز ک...

بیجنگ (شِنہوا) دنیا بھر میں نوول کرونا وائرس سے شدید متاثرہ ملکوں میں مصدقہ کیسز کے حوالے سے جانز ہوپکنز یونیورسٹی کے سسٹمز سائنس وانجینئرنگ مرکز نے تازہ ترین اعدادوشمار جاری کئے ہیں جو 19 ستمبر کو پاکستانی وقت کے مطابق صبح 10 بجے تک کے ہیں۔

دنیا بھرمیں نوول کرونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 61 کروڑ19 لاکھ 66 ہزار 111 ہوگئی۔

امریکہ 9 کروڑ56 لاکھ  58 ہزار 236 مصدقہ کیسز کے ساتھ سرفہرست ہے۔ جبکہ بھارت 4 کروڑ45 لاکھ 39 ہزار 46 مصدقہ کیسز کے ساتھ دوسرے اور فرانس 3 کروڑ 50 لاکھ  76 ہزار 991 مصدقہ کیسز کے ساتھ تیسرے نمبرپر ہے۔

برازیل میں مصدقہ کیسز کی تعداد 3 کروڑ 45 لاکھ  68 ہزار 833، جرمنی میں 3 کروڑ 26 لاکھ 80 ہزار 356، جنوبی کوریا میں 2 کروڑ 44 لاکھ 13 ہزار873 اور برطانیہ میں 2 کروڑ 38 لاکھ 3 ہزار 311 تک پہنچ گئی ہے۔

اٹلی میں 2 کروڑ 21 لاکھ 61 ہزار 16 اور جاپان میں 2 کروڑ 6 لاکھ 93 ہزار 615 مصدقہ کیسز ہیں۔

نائجیریا، ٹریفک حادثے میں 19 افراد ہلاک

ابوجا (شِنہوا) نائجیریا کے دارالحکومت ابوجا میں 3 گاڑیوں کے ٹکرانے سے کم سے کم 19 افراد ہلاک اور 8 دیگر شدید زخمی ہوگئے۔

وفاقی تحفظ شاہرات فورس کے قائم مقام قومی سربراہ داؤدا بیو نے جائے حادثہ پر صحافیوں کو بریفنگ میں بتایا کہ حادثہ  ابوجا کے مضافات میں یان گوجی ۔ گواگ والاڈا روڈ پر 2 بسیں اور ایک ٹرک کے ٹکرا نے کے باعث ہوا۔

بیو نے بتایا کہ تینوں گاڑیوں میں تصادم کے بعد آگ لگ گئی۔ یہ جان لیوا حادثہ تیزرفتاری اور غلط اوور ٹیکنگ کے سبب ہوا جس سے گاڑیاں قابو میں نہ رہیں۔

عہدیدار کے مطابق متاثرین کی شناخت نہیں ہوسکی کیونکہ بری طرح جھلس جانے کے سبب وہ شناخت کے قابل نہیں رہے۔

انہوں نے بتایا کہ 19 لاشیں پھنس گئی تھی جنہیں امدادی کارکنوں نے نکالا ۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

انہوں نے ڈرائیوروں اور سٹرک استعمال کرنے والے دیگر افراد کو حفاظتی ضابطے کی خلاف ورزی پر متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ تجارتی گاڑیوں کی تیزرفتاری سے ہمیشہ محتاط رہیں۔

نائجیریا میں جان لیوا سڑک حادثات اکثر رپورٹ ہوتے ہیں جس کا سبب گنجائش سے زیادہ سواریاں ، خستہ حال سڑکیں اور لاپرواہی سے ڈرائیوںگ ہے۔

۱۹ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین، قدرتی گیس کی پیداوار میں اگست کے دوران...

بیجنگ (شِنہوا) چین کی قدرتی گیس کی پیداوار میں گزشتہ ماہ مسلسل اضافہ برقرار رہا۔

قومی ادارہ شماریات کے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں قدرتی گیس کی پیداوار اگست کے دوران 17 ارب کیوبک میٹرز رہی جو کہ گزشتہ سال کی نسبت 6.3 فیصد زیادہ ہے۔

چین نے پہلے 8 ماہ کے دوران قدرتی گیس کی 143.7ارب کیوبک میٹرز پیداوار رپورٹ کی ہے جو کہ ایک سال قبل کی اسی مدت کے مقابلے میں 5.5 فیصد زیادہ ہے۔

اعداد و شمار  کے مطابق ملک نے جنوری تا اگست کے عرصہ کے دوران7 کروڑ 10 لاکھ 50ہزار ٹن قدرتی گیس درآمد کی ہے جو کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں 10.2 فیصد کم ہے۔

۱۹ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین، براہ راست غیرملکی سرمایہ میں ابتدائی 8...

بیجنگ (شِنہوا) چینی مین لینڈ میں رواں سال کے ابتدائی 8 ماہ کے دوران حقیقی زیر استعمال براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری گزشتہ برس کی نسبت 16.4 فیصد اضافے کے ساتھ 892.74 ارب یوآن تک پہنچ گئی۔

وزارت تجارت نے پیر کے روز بتایا کہ ڈالرز کے استعمال کی بنیاد پر گزشتہ برس کی نسبت 20.2 فیصد اضافہ ہوا، اور یہ 138.41 ارب امریکی ڈالرز تک پہنچ گئی۔

وزارت کے اعداد و شمار کے مطابق خدمات کی صنعت میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کی آمد گزشتہ برس کے مقابلے میں 8.7 فیصد بڑھ کر 662.13 ارب یوآن رہی۔ جبکہ اعلیٰ ٹیکنالوجی صعنتوں میں ایک برس قبل کی نسبت 33.6 فیصد اضافہ ہوا۔

خاص طور پر اعلیٰ ٹیکنالوجی اشیاء سازی میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری ایک برس قبل کے اسی عرصے کی نسبت 43.1 فیصد بڑھی جبکہ اعلیٰ ٹیکنالوجی خدمات شعبہ میں اضافے کی شرح گرشتہ برس کی نسبت 31 فیصد رہی۔

اس مدت میں جنوبی کوریا، جرمنی، جاپان اور برطانیہ سے سرمایہ کاری میں بالترتیب 58.9 فیصد، 30.3 فیصد، 26.8 فیصد اور 17.2 فیصد اضافہ ہوا۔

ملک کے مغربی علاقوں میں آنے والی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں گزشتہ برس کی نسبت 43 فیصد اضافہ ہوا جبکہ وسطی علاقوں میں 27.6 فیصد اور مشرقی علاقوں میں 14.3 فیصد اضافہ ہوا۔

۱۹ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

پنجاب حکومت کو کوئی خطرہ نہیں، پی ٹی آئی اتح...

وزیراعلی پنجاب کے مشیر برائے اطلاعات اور سابق گورنر عمرسرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کو کوئی خطرہ نہیں، 17 جولائی کی تاریخی چھترول کے بعد پی ڈی ایم دماغی توازن کھو بیٹھی ہے۔ عمر سرفراز چیمہ نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان تحریکِ انصاف پنجاب میں اپنے اتحادیوں کے ساتھ مضبوطی سے کھڑی ہے، وزیرِ اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی کا سیاسی و انتظامی تجربہ کارآمد ثابت ہو رہا ہے۔ مشیر وزیراعلی کا کہنا تھا کہ سیلابمتاثرین کی بحالی کا کام جنگی بنیادوں پر جاری ہے، پنجاب میں گندم اور آٹے کی مصنوعی قلت وفاقی حکومت کی سازش ہے، پنجاب نے وفاق سے ایک ملین ٹن گندم مانگی لیکن وفاقی حکومت نے انکار کر دیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۹ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

آرمی چیف کی تعیناتی ریاست کی سطح پرایک نہایت...

رہنما تحریک انصاف شیریں مزاری نے کہا ہے کہ آرمی چیف کی تعیناتی ریاست کی سطح پرایک نہایت سنجیدہ معاملہ ہے، شہباز شریف لندن میں مقیم اپنے سزا یافتہ اشتہاری بھائی کو ملنے پہنچے ہیں۔ انہوں نے لکھا کہ بطور وزیر اعظم شہباز شریف آفیشل سیکرٹ کے پابند ہیں، عدالتی سزا یافتہ شخص کیسے ایسی اہم ریاستی تعیناتی کرسکتا ہے؟ آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت یہ قانون سے انحراف ہے۔ ساتھ ہی شیریں مزاری نے خرم دستگیر کے بیان کا اسکرین شاٹ بھی شئیر کیا، اور کہا کہ یہ ثبوت ہے کہ لندن میں سزا یافتہ شخص بیٹھا پاکستان کے اہم فیصلے کر رہا ہے۔ اس بیان میں وفاقی وزیر برائے توانائی خرم دستگیر کا کہنا تھا کہ شہباز شریف، آرمی چیف کا فیصلہ لندن میں نواز شریف سے مشاورت سے کریں گے۔ شیریں مزاری نے لکھا کہ یہ بالکل وہی ہے جس پر عمران خان نے اپنے خدشات کا اظہار کیا تھا، جس پر انہیں امپورٹڈ حکومت اور ان کے ہینڈلرز نے نشانہ بنایا! لیکن وہ سچ ثابت ہوا، ایک مجرم کے حساس اداروں کے بارے میں اہم فیصلے کرنا سرکاری راز ایکٹ کی مکمل خلاف ورزی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۹ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

یو این جنرل اسمبلی کا 77 واں اجلاس، وزیر خار...

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا 77 واں اجلاس ، وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نیویارک پہنچ گئے۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم، امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان، نیویارک میں قونصل جنرل عائشہ علی اور اقوام متحدہ میں پاکستانی مشن اور قونصلیٹ جنرل کے حکام نے وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا استقبال کیا۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری جی 77 اور چین کے وزرا خارجہ کیسالانہ اجلاس اور او آئی سی وزراخارجہ کے سالانہ کوارڈینیشن اجلاس کی صدارت کے ساتھ ساتھ کئی اعلی سطح کے اجلاس میں شرکت، متعدد ممالک کے وزرا خارجہ سے ملاقاتیں ، تھنک ٹینک سے خطاب اور او آئی سی رابطہ گروپ برائے جموں و کشمیر کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۹ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

منگھوپیر اراضی تنازع سندھ ہائی کورٹ نے صوبائ...

سندھ ہائی کورٹ نینے منگھوپیر میں اراضی تنازع سے متعلق 30 روز میں سندھ حکومت اور دیگر سے وضاحت طلب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی میں قبضے کروا کر گوٹھ آباد کیے جار رہے ہیں۔ سندھ ہائیکورٹ میں جسٹس سید حسن اظہر رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے منگھوپیر میں اراضی پر تنازع سے متعلق این ڈی ایف سی آفیسر اینڈ اسٹاف کوآپریٹو ہاسنگ سوسائٹی کی درخواست پر سماعت کی۔درخواستگزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ این ڈی ایف سی نے مذکورہ اراضی 1987 میں خریدی کر سوسائٹی بنائی۔ سوسائٹی ملازمین، افسران کے لیے مختص کی گئی۔ 2011 میں لینڈ مافیا نے قبضہ کرکے گوٹھ آباد کیے۔ مختیار کار گوٹھ آباد نے ملاں جام گوٹھ کی جعلی سند بنائی۔ عدالت نے مختیار کار منگھوپیر گوٹھ آباد اسکیم برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ کراچی میں پورے منصوبے کے ذریعے گوٹھ آباد کیے جا رہے ہیں۔ نجی سوسائٹیز پر قبضے کروا کر گوٹھ بنوائے جا رہے ہیں۔ مختیار کار کی پوری کوشیش ہیں کہ گوٹھ بنوائے جائیں۔ جن کی سوسائٹیز ہیں وہ کہاں جائیں۔ جسٹس سید حسن اظہر رضوی نے ریمارکس دیئے کہ گوٹھ بنانے کی پلاننگ کی جا رہی ہے۔ کے ڈی اے تو ختم ہوگیا آخری اسکیم کے بعد اب گوٹھ ہیں۔ عدالت نے سرکاری وکیل سے مکالمے میں کہا کہ سندھ حکومت کیا کر رہی ہے۔ عدالتنے منگھوپیر میں اراضی تنازع سے متعلق 30 روز میں سندھ حکومت اور دیگر سے وضاحت طلب کرلی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۹ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

موسمیاتی تبدیلی صرف ایک سمت کی پیروی نہیں کر...

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی صرف ایک سمت کی پیروی نہیں کرتی، بلکہ کسی بھی ملک میں تباہی لاسکتی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں وزیراعظم شہبازشریف نے جاپان میں آنے والے طوفان اور اس کے نقصانات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میری ہمدردیاں جاپان کے عوام کے ساتھ ہیں، جنہیں سمندری طوفان نان موڈل کی تباہ کاریوں کاسامناہے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلی صرف ایک سمت کی پیروی نہیں کرتی، بلکہ موسمیاتی تبدیلی کسی بھی ملک میں تباہی لاسکتی ہے۔ وزیراعظم شہبازشریف نے عالمی برادری سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کو موسمیاتی تبدیلیوں کے عذاب کی ہولناکیوں سے بیدارہونیکی ضرورت ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان میں ہونے والی حالیہ بارشوں اور سیلاب سے لاکھوں گھروں کو تباہ، کروڑوں عوام کو متاثر اور لاکھوں جانوروں کو موت کے منہ میں دھکیل دیا ہے۔ پاکستان میں ہونے والی تباہی کو بھی موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کا شاخسانہ گردانا جارہا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۹ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

کراچی میں پانی کے ٹینک میں دھماکا،8 خواتین س...

کراچی کے علاقے کورنگی میں پانی کے ٹینک میں دھماکے سے8 خواتین سمیت 9 افراد زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی سو کوارٹر کے ایک گھر میں پانی کے ٹینک میں دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 8 خواتین سمیت 9 افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو سول اسپتال کے برنس وارڈ میں منتقل کردیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکا ٹینک میں گیس بھر جانے کے باعث ہوا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۹ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ملک بھر میں کورونا وائرس کے وار جاری، موذی م...

ملک بھر میں کورونا وائرس کے وار جاری،چوبیس گھنٹے کے دوران موذی مرض سے مزید ایک مریض دم توڑ گیا۔ قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کے مطابق چوبیس گھنٹے کے دوران 13 ہزار 311 ٹیسٹ کئے گئے جس میں 72 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ این آئی اے رپورٹ میں کہا گیا کہ ملک بھر میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 0.54 فیصد ریکارڈ کی گئی جبکہ مزید ایک مریض جاں بحق ہوگیا ہے، 82 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۹ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

پنجاب میں لوٹ مار کا بازار گرم، سارا فوکس صر...

مسلم لیگ ن کے رہنما اور وزیراعظم کے معاون خصوصی عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ پنجاب میں لوٹ مار کا بازار گرم ہے، صوبائی حکومت کا سارا فوکس صرف گجرات اور اپنے لوگوں کو نوکریاں دلوانے پر ہے، آٹے کی قلت اور عوامی مسائل کے حل کیلئے کوئی نہیں سوچ رہا، پنجاب حکومت زیادہ دیر چلنے والی نہیں ہے۔ سیشن کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما مسلم لیگ ن عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ ملک میں قدرتی آفت کی وجہ سے کروڑوں افراد بے گھر ہوچکے ہیں، امدادی اور بحالی کے لئے اقدامات کررہے ہیں، خیبر پختونخوا، پنجاب،آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں حکومت نظر نہیں آرہی ہے،ایک سیاسی جماعت کروڑوں روپے خرچ کر کے جلسے کر رہی ہے۔ معاون خصوصی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اٹھارہویں ترمیم کے بعد آٹے اور ادویات کی قلت کی ذمہ داری وفاقی حکومت کو مت دیں، انہوں نے الزام لگایا کہ آٹے کے ذخیرہ اندوزوں کی پشت پناہی کی جارہی ہے، جب بھی ق لیگ کی حکومت آتی ہے آٹے کی قلت پیدا ہوجاتی ہے، وزیر اعلی اور ان کے صاحبزادے نے عثمان بزدار سمیت سارے ریکارڈ توڑ دئیے ہیں، ایک کلرک کو 22 سکیل کا سیکرٹری بنا دیا جائے تو کیا ہوتا ہے، چیف سیکرٹری پنجاب نے کام کرنے سے انکار کردیا ہے، یہ حکومت چلنے والی نہیں ہے۔ عطا تارڑ نے دعوی کیا کہ میری ضمانت اس لیے ہوئی ہے کہ میرے خلاف کوئی ثبوت سامنے نہیں آیا، جو جلسوں میں بڑے بڑے تقریر کرتے ہیں وہ بتائیں فرح گوگی کو کب واپس لارہے ہیں؟۔ رہنما مسلم لیگ ن کا مزید کہنا تھا کہ پرویز الہی حکومت کا خاتمہ کرکے رہیں گے، پی ٹی آئی کرپشن کا احتساب ہوگا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۹ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

اے این ایف کی کراچی میں کاروائی، کاروں سے بھ...

اینٹی نارکوٹکس فورس نے کراچی میں ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے کاروں کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی منشیات برآمد کرلی۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق مین کورنگی روڈ پر کی گئی کارروائی میں 3 موٹر کاروں کے خفیہ خانوں میں مہارت سے چھپائی گئی منشیات ضبط کی گئی ہے۔ کارروائی خفیہ اطلاع پر کی گئی جس دوران مجموعی طور پر تین کاروں سے 252 کلوگرام چرس برآمد ہوئی، کارروائی کے دوران 4 مزمان کو موقع پرگرفتارکر لیا گیا۔ ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۹ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

وزیراعلی پنجاب پرویزالہی کے مشیران کی تعینات...

لاہور ہائی کورٹ نے وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویزالہی کے مشیران کی تعیناتی کے خلاف درخواست مسترد کردی۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ نے وزیراعلی پنجاب پرویزالہی کے مشیران کی تعیناتی کے خلاف درخواست پر سماعت کرتے ہوئے درخواست کو ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کردی۔ جسٹس فیصل زمان خان نے شہری شہزاد کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزارکی جانب سے میاں محمد آصف محمود ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔ جسٹس فیصل زمان خان نے وکیل سے استفسارکیا کہ یہ درخواست کس طرح قابل سماعت ہے۔ وکیل نے جواب دیا کہ مشیران کی تعیناتی کے حوالے سے کوئی قانون نہیں، مفاد عامہ کے تحت درخواست دی۔ جسٹس فیصل زمان نے کہا کہ اسی طرح زبانی کلامی آ گئے ہیں، مفاد عامہ کی درخواست ہے تو اس میں تفصیل بھی لکھنی تھی، یہ درخواست کس طرح قابل سماعت ہے اور آپ کس طرح یہ درخواست دائر کرسکتے ہیں؟ وکیل درخواست گزار نے جواب دیا کہ مشیران کی تعیناتی کے حوالے سے کوئی قانون نہیں۔ عدالت نے کہا کہ قانون نہیں تو پھر کیا ہوا، آپ متعلقہ فورم پر جائیں اور وہاں درخواست کا فیصلہ کروائیں۔ درخواست میں وزیراعلی پنجاب کو بذریعہ پرنسپل سیکریٹری فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں چیف سیکریٹری، ایڈیشنل چیف سیکریٹری اور سیکریٹری قانون کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست گزار کا موقف تھا کہ پرویزالہی نے 30 سے زائد افراد کو سیاسی مشیر تعینات کیا ہے۔ پرویز الہی نے اپنے مشیران کی تعیناتی میں قانونی تقاضے پورے نہیں کیے۔ پرویزالہی کے مشیران لاکھوں روپے کی مراعات وصول کررہے ہیں۔ وکیل درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت چوہدری پرویزالہی کے تمام مشیران کی تعیناتی کالعدم قرار دے اورکیس کے حتمی فیصلے تک وزیر اعلی کے مشیران کو کام سے روکنے کا حکم دیا جاِئے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۹ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

عدالتی ضمانت پرمفرور 3رشتہ دارپاکستانی عوام...

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ عدالتی ضمانت پرمفرور3رشتہ دار پاکستانی عوام کے مستقبل کالندن میں فیصلہ کریں گے۔ شیخ رشید نے وزیر اعظم شہباز شریف کی نواز شریف سے ہونیوالی ملاقات پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدالتی ضمانت پرمفرور3رشتہ دار پاکستانی عوام کے مستقبل کالندن میں فیصلہ کریں گے۔خرم دستگیرکہتے ہیں قومی سلامتی کیاداروں کے مستقبل کافیصلہ بھی لندن میں ہی کریں گے۔ انہوں نے کہاہے کہ کسی مسلم لیگی لیڈرکواس میٹنگ میں بیٹھنے کی اجازت نہیں تھی،پی ڈی ایم کاسیاسی جنازہ دھوم سے نکلے گا،نوازشریف پاکستان آنے سے گھبرائیں گے،جس اتحادی نے عمران خان کی حکومت کو چھرا گھونپا وہ عوامی حمایت سے محروم ہو گئے۔ ان کا کہنا ہے کہ آٹا150روپے فی کلو نایاب ہوگیا،خریدار ریاست اور سیاست سے مایوس ہو گئے۔افغانستان کی کرنسی بھی پاکستان سے بہتر ہوگئی ہے۔وزیرخارجہ بلاول بھٹو کو ملک چھوڑنے کا بہانہ چاہیے۔70غیرآئینی وزرا کے خلاف ہائیکورٹ جارہا ہوں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۹ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ممبر الیکشن کمیشن سندھ کی تعیناتی کے خلاف پی...

اسلام آباد ہائی کورٹ نے تحریک انصاف کی ممبر الیکشن کمیشن سندھ نثار درانی کی تعیناتی کے خلاف درخواست کو ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کردیا۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے دلائل سننے کے بعد احکامات جاری کئے۔ چیف جسٹس نے پی ٹی آئی کے وکیل فواد چوہدری سے استفسار کیا کہ الیکشن کمیشن آئینی فورم ہے،ممبر ہٹانے کا طریقہ کار کیا ہے؟۔ جس پر وکیل نے جواب دیا کہ ممبر الیکشن کمیشن کو عہدے سے ہٹانے کا فورم سپریم جوڈیشل کونسل ہے۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ یہ عدالت آئین کی بالادستی کا احترام کرے گی، اس کے علاوہ کچھ نہیں۔ وکیل تحریک انصاف نے مقف پیش کیا کہ ممبر سندھ کا کیس ذرا مختلف ہے، عدالت آئینی اختیار استعمال کرسکتی ہے۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیئے کہ ہائیکورٹ کا آئینی اختیار بھی آئین کے مطابق ہی ہے، عدالت آئینی اختیار وہاں استعمال کرتی ہے جہاں متعلقہ فورم موجود نہ ہو۔ چیف جسٹس نے ریمارکس میں کہا کہ آئین ممبر الیکشن کمیشن کو عہدے سے ہٹانے کا فورم فراہم کرتا ہے، ممبر کی تعیناتی کیلئے وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کی مشاورت ہوتی ہے، طے نہ ہو پائے تو پھر معاملہ پارلیمانی کمیٹی کے پاس جاتا ہے۔ پی ٹی آئی کے وکیل نے عدالت سے کہا کہ نثار درانی کی بطور ممبر الیکشن کمیشن تعیناتی ہی غیرقانونی ہے۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کیا آپ کہہ رہے ہیں کہ پارلیمانی سیاسی جماعتوں نے غلط تعیناتی کی۔ فواد چوہدری نے جواب دیا کہ غلطی بھی ہوسکتی ہے،ہوسکتا ہے کوئی چیز معلوم نہ ہو اور بعد میں سامنے آئے۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ اگر کوئی غلطی ہوگئی تو پھر اسے درست کرنے کا فورم موجود ہے۔ عدالت نے پی ٹی آئی کے وکیل سے استفسار کیا کہ نثار درانی کب ممبر تعینات ہوئے۔ وکیل نے جواب دیا کہ 24 جنوری 2020 کو ممبر الیکشن کمیشن تعینات کیا گیا۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ اس وقت تعیناتی میں فواد چوہدری کی پارٹی بھی شامل تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۹ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

وزیراعظم شہبازشریف کی شاہ چارلس سے ملاقات،مل...

وزیراعظم شہباز شریف نے لندن میں شاہ چارلس سے ملاقات کی اور ملکہ ایلزیبتھ کے انتقال پر تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ شاہی خاندان اور پاکستانی قوم کے درمیان پیار و محبت کا رشتہ وقت کے ساتھ ساتھ مزید مضبوط ہوا۔ تفصیلات کے مطابق لندن میں بادشاہ کی جانب سے ملکہ کی آخری رسومات کے لیے آنے والے معزز مہمانوں کے لیے استقبالیہ دیا گیا۔ اس دوران شاہ چارلس سوئم سے وزیراعظم شہباز شریف نے ملاقات کی اور ان کی والدہ ملکہ الزبتھ دوئم کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ آنجہانی ملکہ الزبتھ دولت مشترکہ کے ممالک کے شہریوں کے لیے تحریک اور طاقت کا سرچشمہ تھیں۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام کی ملکہ ایلزبیتھ کے پاکستان کے 2 دوروں کے ساتھ خوب صورت یادیں وابستہ ہیں اور شاہی خاندان اور پاکستانی قوم کے درمیان پیار و محبت کا رشتہ وقت کے ساتھ ساتھ مزید مضبوط ہوا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کے عوام اور حکومت کی جانب سے شاہ چارلس سوئم کو تخت نشین ہونے پر نیک خواہشات پیش کیں اور اس امید کا اظہار کیا کہ وہ دولت مشترکہ ممالک کے درمیان دوستی کو مزید مضبوط بنانے میں اپنی والدہ کی میراث کو آگے بڑھائیں گے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کے عوام شاہ چارلس سوئم کا بہت احترام کرتے ہیں اور ان کی جلد پاکستان آمد اور استقبال کے منتظر ہیں۔ وزیر اعظم نے برطانوی شاہی خاندان کی جانب سے پاکستان کے سیلاب متاثرین سے اظہار ہمدردی اور مدد پر برطانوی بادشاہ کا شکریہ بھی ادا کیا۔ شہبازشریف نے برطانوی حکومت اور عوام کی جانب سے پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلئے مدد کی اپیل پر مثبت ردعمل کو بے حد سراہا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۹ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین۔ گوانگ شی۔ نان ننگ ۔ آسیان نمائش

چین کے جنوبی گوانگ شی ژوآنگ خوداختیار خطے کے شہر نان ننگ کے نان ننگ بین الاقوامی کنونشن و نمائش مرکز میں 19 ویں چین ۔ آسیان نمائش کے دوران علاقائی لباس میں ملبوس فنکارائیں فن کا مظاہرہ کررہی ہیں۔  (شِنہوا)

۱۸ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین۔ گوانگ شی۔ نان ننگ ۔ آسیان نمائش

چین کے جنوبی گوانگ شی ژوآنگ خوداختیار خطے کے شہر نان ننگ کے نان ننگ بین الاقوامی کنونشن و نمائش مرکز میں 19 ویں چین ۔ آسیان نمائش کے دوران فنکار انڈونیشین موسیقی پیش کر رہے ہیں۔ (شِنہوا)

۱۸ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین۔ گوانگ شی۔ نان ننگ ۔ آسیان نمائش

چین کے جنوبی گوانگ شی ژوآنگ خوداختیار خطے کے شہر نان ننگ کے نان ننگ بین الاقوامی کنونشن و نمائش مرکز میں 19 ویں چین ۔ آسیان نمائش کے دوران فنکار انڈونیشین موسیقی  پیش کررہے ہیں۔ (شِنہوا)

۱۸ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین۔ گوانگ شی۔ نان ننگ ۔ آسیان نمائش

چین کے جنوبی گوانگ شی ژوآنگ خوداختیار خطے کے شہر نان ننگ کے نان ننگ بین الاقوامی کنونشن و نمائش مرکز میں 19 ویں چین ۔ آسیان نمائش کے دوران ایک فنکارہ کو علاقائی لباس میں دیکھا جاسکتا ہے۔ (شِنہوا)

۱۸ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین۔ گوانگ شی۔ نان ننگ ۔ آسیان نمائش

چین کے جنوبی گوانگ شی ژوآنگ خوداختیار خطے کے شہر نان ننگ کے نان ننگ بین الاقوامی کنونشن و نمائش مرکز میں 19 ویں چین ۔ آسیان نمائش کے دوران علاقائی لباس میں ملبوس فنکارائیں فن کا مظاہرہ کررہی ہیں۔ (شِنہوا)

۱۸ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

شنگھائی نے اعلیٰ سطح کے کھلے پن سے دنیا کے س...

شنگھائی (شِںہوا) شنگھائی کے پوڈونگ نیو ایریا میں چین کے سب سے بڑے آٹو ایکسپورٹ ٹرمینلز میں سے ایک ہائی ٹونگ پیئر میں ستمبر مصروف رہا ہے، یہاں نئی توانائی گاڑیوں (این ای ویز) سے بھرے کارگو جہازوں کی جانچ پڑتال کرکے انہیں روانگی کے لئے کلیئر کیا جاتا ہے۔

چیری، گیلے اور دیگر چینی کارساز کمپنیوں کی تیار کردہ نئی توانائی گاڑیوں کو لادنے سے قبل ان کی طویل قطاریں بنتی ہیں جہاں سے انہیں یورپ، مشرق وسطیٰ اور جنوبی امریکہ کی جانب بھیج دیا جاتا ہے۔

یہ چہل پہل اس ماڈل کی عکاس ہے جو شنگھائی شہر نے اصلاحات، کھلے پن اور معاشی ترقی میں بانی کی حیثیت سے تیار کیا ہے۔ 

گزشتہ ایک عشرے میں شنگھائی ادارہ جاتی جدت ،اعلیٰ معیار کی ترقی کی قیادت کرنے اور دنیا کے ساتھ مواقع بانٹنے کی آزمائش گاہ رہا ہے۔

صرف 3 یا 4 برس قبل ہائی ٹونگ پیئر سے صرف 10 فیصد گاڑیاں یورپ کو برآمد کی جاتی تھیں تاہم 2022 کی پہلی ششماہی میں یہ تناسب 40 فیصد تک پہنچ چکا ہے۔

شنگھائی ہائی ٹونگ انٹرنیشنل آٹوموٹو ٹرمینل کمپنی لمیٹڈ کے شعبہ مارکیٹنگ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر شی جیالین نے بتایا کہ گزشتہ 2 برس میں یورپ میں کاریں پہنچانے والے رو۔رو جہازوں پر جگہ حاصل کرنا اکثر مشکل رہتا ہے ۔

پہلی ششماہی میں چین کے متعدد علاقوں میں نوول کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے سبب ہائی ٹونگ پیئر سے کارگو حجم میں گزشتہ برس کی نسبت 20 فیصد اضافہ ہوا، اور برآمدات گزشتہ برس کے مقابلے میں 50 فیصد بڑھی ہیں۔

گزشتہ ایک عشرے کے دوران شنگھائی میں ابھرتی ہوئی صنعتوں میں اضافہ ہوا، اور کاروباری ماحول میں مسلسل بہتری آئی ہے۔

۱۸ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

نیوزی لینڈ اور وانواتو کی مصنوعات درآمدی میل...

آکلینڈ (شِنہوا) نیوزی لینڈ اور بحرالکاہل کے جزیرائی ملک وانواتو کی مصنوعات سے بھرا ایک بحری جہاز نیوزی لینڈ کی سب سے بڑی بندرگاہ تورنگا سے 5 ویں چائنہ بین الاقوامی درآمدی نمائش 2022 میں شرکت کے لئے چین روانہ ہوگیا ۔ نمائش 5 سے 10 نومبر تک شنگھائی میں منعقد ہوگی۔

چین میں منعقدہ نمائش کے گزشتہ 4 ایڈیشنز میں نیوزی لینڈ کی 200 سے زائد کمپنیوں نے شرکت کی ہے جو اب تک نیوزی لینڈ کی سب بڑی تجارتی شرکت ہے۔

نیوزی لینڈ میں چینی سفارت خانے کے اقتصادی و تجارتی وزیر قونصلر چھن ژیانگ نے کہا کہ چین نیوزی لینڈ کی مزید کمپنیوں کی حوصلہ افزائی کرتا ہے کہ وہ چائنہ بین الاقوامی درآمدی نمائش میں پیش کردہ کاروباری مواقع سے فائدہ اٹھائیں۔

چھن نے شِنہوا کو بتایا کہ چائنہ بین الاقوامی درآمدی نمائش، چین کے کھلے پن کی اہم تقریب ہے۔ یہ تعاون کے لئے بین الاقوامی معیارکا فورم ، جدت اور ممکنہ مارکیٹ کی کھوج کا ایک بہترین موقع ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ برسوں میں نیوزی لینڈ کی کمپنیاں چائنہ بین الاقوامی درآمدی نمائش میں سرگرمی سے شرکت کررہی ہیں جو وسیع پیمانے پر چینی صارفین کو نیوزی لینڈ کی اعلیٰ معیار کی اشیاء جیسے زراعت میں ڈیری، گوشت ، شہد مصنوعات اور صحت بارے اشیا کے لئے پلیٹ فارم مہیا کررہی ہیں۔

چھن نے مزید کہا کہ رواں سال چین نیوزی لینڈ سفارتی تعلقات کے قیام کی 50 ویں سالگرہ ہے۔ ہم نیوزی لینڈ کی کمپنیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں کہ وہ چائنہ بین الاقوامی درآمدی نمائش پلیٹ فارم سے مکمل استفادہ کریں تاکہ مزید عملی تعاون حاصل کیا جاسکے اور مشترکہ اقتصادی ترقی کے فوائد سے لطف اندوز ہو سکیں۔

توقع ہے کہ کوسکو شپنگ کنٹینر اکتوبر کے اوائل میں شنگھائی پہنچ جائے گا، اس میں نیوزی لینڈ اور وانواتو کی مصنوعات لادی ہوئی ہیں جن میں ڈیری ، شہد، جوس اور دستکاریوں کی وسیع اقسام شامل ہیں۔

۱۸ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین کے اعلیٰ عہدے دار کا جنوبی کوریا کا خیرس...

سیول (شِنہوا) چینی قومی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین لی ژانگ شو نے جنوبی کوریا کی قومی اسمبلی کے اسپیکر کم جن پیاؤ کی دعوت پر سرکاری خیرسگالی دورہ کیا ہے۔

دورے میں لی نے جنوبی کوریا کے صدر یون سوک یوایل سے ملاقات کی اور کم کے ساتھ بات چیت کی۔

جنوبی کوریا کے صدر کے ساتھ ملاقات میں لی نے یون کو چینی صدر شی جن پھنگ کی جانب سے مبارکباد اور نیک تمناؤں کا پیغام پہنچایا ۔

رواں سال چین۔ جنوبی کوریا سفارتی تعلقات کے قیام کی 50 ویں سالگرہ کا ذکر کرتے ہوئے لی نے کہا کہ شی اور یون نے مبارکباد کے پیغامات کا تبادلہ کیا ہے جس میں چین اور جنوبی کوریا تعلقات کے فروغ میں کامیابیوں اوراہم تجربے کا خلاصہ پیش کرتے ہوئے مشترکہ طور پر دو طرفہ تعلقات میں فروغ کی سمت کا تعین کیا گیا ہے۔

لی نے کہا کہ چین ہمیشہ جنوبی کوریا کے ساتھ اپنے تعلقات کو اہمیت دیتا ہے اور وہ جنوبی کوریا کے ساتھ رابطے بڑھانے، عمومی رجحان کو سمجھنے، رکاوٹو ں کے خاتمے، تعاون پرتوجہ دینے اور دوستی مستحکم کرنے کو تیار ہے، تاکہ دونوں ممالک و عوام کو بہتر فائدہ پہنچانے کے لئے باہمی تعلقات کے مستحکم اور پائیدار فروغ پر مشترکہ طور پر زور دیا جاسکے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیتے کہا ہے کہ اقتصادی اور تجارتی تعاون دو طرفہ تعلقات میں انتہائی اہمیت کے حامل ہیں ۔ انہوں نے فریقین پر زور دیا کہ وہ تعاون کو مزید گہرا کریں، اپنی ترقیاتی حکمت عملیوں میں ہم آہنگی بڑھائیں، چین ۔ جنوبی کوریا آزاد تجارتی معاہدے کے مذاکرات کا دوسرا مرحلہ جلد مکمل کریں ، صنعتی اور سپلائی چین کی سلامتی اور استحکام کو یقینی بنائیں اور مشترکہ قواعد پر مبنی آزاد تجارتی نظام کو قائم رکھیں۔

لی نے کہا کہ عوام کے دوستانہ جذبات دو طرفہ تعلقات کی ترقی کی بنیاد ہیں، انہوں نے فریقین سے کہا کہ  وہ دونوں عوام کے درمیان دوستی بڑھانے کے لئے عوام، ذرائع ابلاغ اور تھنک ٹینکس کے درمیان تبادلے مزید مستحکم کریں۔

بنگلہ دیش کے چھٹوگرام میں فصلوں کی کٹائی کا...

چھٹوگرام (شِںہوا) بنگلہ دیش کے جنوب مشرقی چھٹوگرام پہاڑی خطے میں جھم فصل کی کٹائی کا موسم یا کاشت عروج پر ہے، یہاں چھوٹے نسلی گروہ فصلیں جیسے چاول ، سبزیاں اور پھل کی کٹائی کررہے ہیں۔

بنگلہ دیش کے پہاڑی خطے میں رہنے والوں نے اپنی روزی روٹی کے لئے کاشتکاری کے بڑے حصے کو فارمنگ نظام پر منتقل کرلیا ہے۔

جھم کاشتکاری کے دوران اپریل میں کئی فصلوں کی بوائی ہوتی ہے اور یہ فصلیں پکنے کے بعد ستمبر سے اکتوبر کے دوران کاٹی جاتی ہیں۔

بنگلہ دیش کے پہاڑی خطے چھٹوگرام کے ایک گاؤں میں کسان ایک ٹوکری میں کریلے لیکر جارہا ہے۔  (شِنہوا)

بنگلہ دیش کے پہاڑی خطے چھٹوگرام کے ایک گاؤں میں کسان بانس کے ایک پلیٹ فارم پر دھان کو خشک کررہا ہے ۔  (شِنہوا)

بنگلہ دیش کے پہاڑی خطے چھٹوگرام کے ایک گاؤں میں کسان جھم کاشت میں دھان کی ٹوکری اپنے کمر پر اٹھائے گزررہا ہے ۔  (شِنہوا)

بنگلہ دیش کے پہاڑی خطے چھٹوگرام کے ایک گاؤں میں ایک شخص کریلے سے بھری ٹوکری لیکر جارہا ہے۔  (شِنہوا)

بنگلہ دیش کے پہاڑی خطے چھٹوگرام کے ایک گاؤں میں ایک شخص حلوہ کدو سے بھری ٹوکری لیکر جارہا ہے۔  (شِنہوا)

۱۸ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین نے خوراک و غذائیت سے متعلق رپورٹ جاری کر...

بیجنگ (شِنہوا) چین کی اکیڈمی برائے زرعی سائنسز (سی اے اے ایس) نے چین کی خوراک اور غذائیت کی ترقی سے متعلق ایک رپورٹ جاری کی ہے ۔

جاری ہونے والی اس رپورٹ میں حالیہ دہائیوں کےدوران چین کی خوراک اور غذائیت کے رجحانات کا خلاصہ بیان کیا گیا ہے جبکہ مسائل اور تجاویز کا ایک تسلسل پیش کیا گیا ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق اصلاحات اور کھلے پن کی پالیسی کے بعد سےچین کی غذائی اشیاء کی پیداوار اور رسد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے جبکہ اس کی فی کس سالانہ اناج کی فراہمی 600 کلوگرام تک پہنچ گئی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چینی شہریوں کے لئے یومیہ توانائی کی فراہمی 3 ہزار 400 کلو کیلوری فی کس تک پہنچ گئی ہے جبکہ توانائی، پروٹین اور چکنائی کی فراہمی میں مسلسل اضافہ ہوا ہے۔

 رپورٹ  میں مزید کہا گیا ہے کہ چینی شہریوں کی مجموعی توانائی کی فراہمی دنیا بھر کے ملکوں کے متوسط اور اعلیٰ آمدنی والے افراد کی اوسط سطح تک پہنچ گئی ہے۔

اس رپورٹ میں چینی شہریوں کی خوراک اور غذائیت سے متعلق مختلف مسائل کی نشاندہی بھی کی گئی ہے۔

چینی شہریوں کی غیرمعقول غذائی ساخت ایک نمایاں مسئلہ ہے۔ شہریوں کو تیل، نمک اور چینی کےزیادہ استعمال سے صحت کےخطرات لاحق ہیں ۔ علاوہ ازیں خوراک کی ضرورت سے زیادہ پروسیسنگ غذائیت کی کمی کا باعث بنی ہے۔

ان مسائل کو پیش نظر رکھتے ہوئے  اس رپورٹ میں پالیسی سفارشات کا ایک تسلسل پیش کیا گیا ہے ۔

رپورٹ میں خوراک کے نظام کی تبدیلی کو فروغ دینے اور غذائیت پر مبنی زراعت کو بڑ ھانے کی تجویز پیش کی گئی ہے ۔

اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سفید گوشت کی پیداوار بڑھانے اورشہریوں میں صحت مند غذا کو فروغ دینے کے لیے پولٹری اور آبی زراعت کی صنعتوں میں کلیدی اور بنیادی ٹیکنالوجیز کی جدت کو مستحکم بنانا چاہیے۔

یہ رپورٹ قومی ادارہ شماریات کے وسیع اعدادوشمار، قومی صحت کمیشن کے آبادی کی غذائیت بارے اعداد و شمار کے ساتھ ساتھ چین کے دیہی اور شہری علاقوں کے سروے کے اعداد و شمار پر مبنی ہے ۔

۱۸ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین کی سٹیمپ ٹیکس آمدنی میں جنوری تا اگست کے...

بیجنگ (شِنہوا) چین کی سٹیمپ ٹیکس آمدنی رواں سال کے پہلے 8 مہینوں کے دوران گزشتہ سال کےمقابلے میں 4.1 فیصد بڑھ کر 318.8 ارب یوآن (تقریباً 46 ارب امریکی ڈالرز) ہو گئی ہے ۔

وزارت خزانہ کے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس عرصہ کے دوران اسٹاک ٹریڈنگ سٹیمپ ٹیکس آمدنی ایک سال قبل کی نسبت 3.9 فیصد بڑھ کر 206.9 ارب یوآن ہو گئی ۔

اعداد و شمار کے مطابق رواں سال کے پہلے 8 ماہ کے دوران چین کی مالیاتی آمدنی میں گزشتہ سال کی نسبت 3.7 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔

ان اعداد و شمار  کے مطا بق اس عرصہ کے دوران ملک کی مالیاتی آمدنی تقریباً 138 کھرب یوآن رہی۔

۱۸ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

نیوزی لینڈ میں چیری بلاسم موسم کا منظر

کرائسٹ چرچ، نیوزی لینڈ (شِنہوا) یہ سال کا وہ وقت ہے جب نیوزی لینڈ میں چیری کے درخت مکمل طور پر کھل اٹھتے ہیں،کرائسٹ چرچ کے ہیگ لے پارک میں لوگ اپنے کتوں کے ساتھ کھل اٹھنے والے چیری تلے راستے پرشغل کرتے، دوڑتے اور چہل قدمی کرتے ہیں۔

نیوزی لینڈ، کرائسٹ چرچ کے ہیگ لے پارک میں لوگ چیری کے درخت کے نیچے چہل قدمی کررہے ہیں۔ (شِنہوا)

نیوزی لینڈ، کرائسٹ چرچ کے ہیگ لے پارک میں سائیکل سوار چیری کے درخت کے نیچے سے گزررہے ہیں۔ (شِنہوا)

نیوزی لینڈ، کرائسٹ چرچ کے ہیگ لے پارک میں لوگ چیری کے درخت کے نیچے چہل قدمی کررہے ہیں۔ (شِنہوا)

نیوزی لینڈ، کرائسٹ چرچ کے ہیگ لے پارک میں لوگ چیری کے درخت کے نیچے دوڑرہے ہیں۔ (شِنہوا)

۱۸ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

پاکستان میں نوول کرونا وائرس کے مزید 90 کیسز...

اسلام آباد (شِنہوا) پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران نوول کرونا وائرس کے مزید 90 نئے کیسز سامنے آئےہیں ۔

وزارت صحت کی جانب سے اتوار کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق تازہ کیسز شامل کیے جانے کے بعد ملک بھر میں متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 15 لاکھ 71 ہزار 822 تک پہنچ گئی ہے ۔

وزارت کے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1 مزید ہلاکت رپورٹ ہونے کے بعد ملک میں نوول کرونا وائرس سے مجموعی طور پر 30 ہزار606 افراد جاں بحق ہوئے ہیں ۔

ملک بھر میں ہفتہ کو 14 ہزار663 ٹیسٹ کیے گئے جن میں مثبت کیسز کی شرح 0.61 فیصد رہی۔

ان میں سے  89 مریض ایسےہیں جن کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

۱۸ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چائنہ-آسیان ایکسپو میں پاکستانی مصنوعات کی د...

نان ننگ(شِنہوا) آئینے میں خود کو دیکھتے ہوئے اپنے لیے موزوں سکارف کا انتخاب کرتے ہوئے ہوئے سو وین میی نے جب ہاتھ سے بنے شاندار پاکستانی اسکارف دیکھے تو وہ سحر زدہ سی ہوگئی تھی۔

سو وین میی کا کہنا ہے کہ اسے اس قسم کے چمکدار رنگ کے اسکارف پسند ہیں کیونکہ وہ اوڑھنے میں بھی آرادم دہ ہیں اور دیکھنے میں بھی منفرد لگتے ہیں۔اور موسم میں خنکی آنے کی وجہ سےان کا  دو اسکارف خریدنے کا ارادہ ہے۔

 نان ننگ انٹرنیشنل کنونشن اینڈ ایگزیبیشن سنٹر کے بیلٹ اینڈ روڈ بین الاقوامی پویلین میں،پاکستان اوربیلٹ اینڈ روڈ کے ساتھ واقع دیگر ممالک کے ہاتھ سے بنے ہوئے قالین، زیورات اور لکڑی کی دستکاری جیسی مصنوعات دیکھنے والوں کو اپنی طرف متوجہ کرتی ہیں۔

آر سی ای پی میں نئے مواقع کا اشتراک اور چائنہ-آسیان فری ٹریڈ ایریا ورژن 3.0 کےفروغ کے عنوان سے  19ویں چائنہ-آسیان ایکسپو اور چائنہ-آسیان بزنس اینڈ انویسٹمنٹ سمٹ  16 سے 19 ستمبر تک گوانگ شی ژوانگ خود اختیارعلاقے کے دارالحکومت نان ننگ میں جاری ہے،جس کا مقصد  آر سی ای پی ممالک اور بیلٹ اینڈ روڈ کے ساتھ واقع ممالک کے درمیان تبادلوں اور تعاون کوفروغ دینا ہے۔مائش کنندہ عثمان علی کا کہنا ہےکہ وہ پہلی بار چین-آسیان ایکسپو میں شرکت کررہے ہیں یہ ایکسپو ہمیں پاکستانی مصنوعات پیش کرنے کا  ایک پلیٹ فارم فراہم کرتی ہے۔ ایکسپو کے ذریعے بہت سے چینی دوست ہماری ثقافت کے بارے میں بھی مزید جان سکتے ہیں۔

عثمان علی کا خیال  ہے کہ چین ایک بڑی آبادی اور بڑی کھپت کی صلاحیت رکھتا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ وہ مستقبل میں چینی مارکیٹ  میں زیادہ سے زیادہ مصنوعات لائیں گے اور چینی صارفین کو بہتر فرنیچر فروخت کریں گے۔ 

حالیہ برسوں میں پاکستان نے ایکسپو میں زیادہ فعال کردار ادا کیا ہے۔ مسلسل دو سیشنز کے خصوصی پارٹنر کے طور پر، پاکستان نے شاندارکامیابیاں حاصل کی ہیں۔

نمائش میں پیش کی گئی پاکستانی دستکاری، لکڑی کے فرنیچر اور ملبوسات نے بہت سے کاروباری اداروں اور سیاحوں کی توجہ حاصل کی ہے۔

نمائش میں شریک زاہد کا کہنا تھا کہ وہ چوتھی  مرتبہ  ایکسپو میں شرکت کررہے ہیں۔ میں ہاتھ سے بنے اون کے اسکارف  پیش کرتا ہوں۔ آپ اسکارف پر بہت سے روایتی نمونے دیکھ سکتے ہیں اور یہ کہ چینی خواتین میرے اسکارف  کی دیوانی ہیں۔ 

بہت سے پاکستانی دستکاریاں خاص طور پر چینی مارکیٹ کے لیے تیار کی گئی ہیں، جن میں چینی صارفین کی طلب کو پورا کرنے کے لیے پاکستانی خصوصیات کے ساتھ چینی طرزکو شامل کیا گیا ہے۔ نمائش کے ایک کونے میں، قیمتی پتھروں کی مصنوعات بہت سے سیاحوں کو اپنی طرف متوجہ کیے ہوئے ہیں۔ 

چائنہ-آسیان ایکسپو کے دوران پاکستان کے محمد کامل چینی صارفین کو قیمتی پتھروں سے بنی  مصنوعات متعارف کروا رہے ہیں۔(شِنہوا)

نمائش کنندہ محمد کامل نےبتایا کہ وہ 8 سال سے چین میں ہیں اور چینی لوگ چائے جیسے ہیں۔ اس لیے میں نے قیمتی پتھر سے بنا چائے کا پلیٹ فارم ڈیزائن کیا۔

ان کا خیال ہے کہ  ریٹیلرزکو  چینی صارفین کی پسند کو ترجیح دینا چاہئے اس کےلیے  انہیں بہترین مصنوعات کو ڈیزائن کرنے کے لیے چینی ثقافت کو سمجھنا ہوگا۔ 

محمد کامل نے کہا کہ چین اور پاکستان اچھے دوست ہیں اور انہیں چینی مارکیٹ پر اعتماد ہے۔ بہت سے چینی دوست پاکستانی مصنوعات پسند کرتے ہیں اور وہ ایکسپو کے ذریعے چینی مارکیٹ کو وسعت دینے کی امید رکھتے ہیں۔

چائنہ-آسیان ایکسپو-پاکستانی نمائش کنندہ

چین-آسیان ایکسپو کے دوران ایک چینی صارف پاکستان کے ہاتھ سے بنے مختلف سکارف  دیکھ رہی ہیں۔(شِنہوا)

۱۸ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چائنہ-آسیان ایکسپو-پاکستانی نمائش کنندہ

چین-آسیان ایکسپو کے دوران ایک چینی صارف پاکستان کے ہاتھ سے بنے مختلف سکارف  دیکھ رہی ہیں۔(شِنہوا)

۱۸ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

دنیا بھرمیں نوول کرونا وائرس کے مصدقہ کیسز ک...

بیجنگ (شِنہوا) دنیا بھر میں نوول کرونا وائرس سے شدید متاثرہ ملکوں میں مصدقہ کیسز کے حوالے سے جانز ہوپکنز یونیورسٹی کے سسٹمز سائنس وانجینئرنگ مرکز نے تازہ ترین اعدادوشمار جاری کئے ہیں جو 18 ستمبر کو پاکستانی وقت کے مطابق صبح 10 بجے تک کے ہیں۔

دنیا بھرمیں نوول کرونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 61 کروڑ17 لاکھ 2 ہزار 606 ہوگئی۔

امریکہ 9 کروڑ56 لاکھ  53 ہزار 526 مصدقہ کیسز کے ساتھ سرفہرست ہے۔ جبکہ بھارت 4 کروڑ45 لاکھ 34 ہزار 188 مصدقہ کیسز کے ساتھ دوسرے اور فرانس 3 کروڑ 50 لاکھ  76 ہزار 991 مصدقہ کیسز کے ساتھ تیسرے نمبرپر ہے۔

برازیل میں مصدقہ کیسزکی تعداد 3 کروڑ 45 لاکھ  68 ہزار 833، جرمنی میں 3 کروڑ 26 لاکھ 80 ہزار 356، جنوبی کوریا میں 2 کروڑ 43 لاکھ 94 ہزار466 اور برطانیہ میں 2 کروڑ 38 لاکھ 3 ہزار 311 تک پہنچ گئی ہے۔

اٹلی میں 2 کروڑ 21 لاکھ 48 ہزار 935 اور جاپان میں 2 کروڑ 6 لاکھ 29 ہزار 606 مصدقہ کیسز ہیں۔

افغانستان پولیس نے اسلحہ کا ذخیرہ برآمد کرل...

کابل (شِنہوا) افغان پولیس نے مشرقی صوبہ کپیسا میں ہتھیاروں کا ایک ذخیرہ برآمد کیا ہےجبکہ غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں 5 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

وزارت داخلہ نے اتوار کو  ایک بیان میں کہا ہے کہ ہفتہ کےروز ایک کلین اپ آپریشن کے دوران پولیس اہلکاروں نے کلاشنکوف سمیت 21 حملہ آوررائفلز قبضے میں لئے ، بیان میں مزید تفصیلات بتائے بغیر کہا گیا کہ اس کے علاوہ واکی ٹاکیز کے دو سیٹ، چند دستی بم ، ایک لیپ ٹاپ کمپیوٹراوربڑی مقدار میں گولہ بارود بھی برآمد کرکے ضبط کیا گیا ہے ۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ پولیس نے 5 افراد کو حراست میں لیا ہے اور تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

بیان میں گرفتار افراد کی شناخت ظاہر کیے بغیر کہا گیا ہے کہ پولیس صوبے میں امن و امان یقینی بنانے کےلیے اپنی بھرپور کوشش کرے گی۔

طالبان کے زیراثر انتظامیہ نے سیکیورٹی اداروں سے باہر ہر ایک شخص سے اسلحہ اور گولہ بارود اکٹھا کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے تا کہ اس جنگ زدہ ملک میں امن و امان کو مستحکم بنایاجاسکے ۔

۱۸ ستمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں