• Columbus, United States
  • |
  • ٢٣ نومبر، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | سی-پیک

بزرگ شہری چار بیٹیوں کے اغوا ہونے پر عدالت پ...

کراچی کا بزرگ شہری اپنی چار بیٹیوں کے اغوا پر عدالت پہنچ گیا۔ جہاں اس نے انکشاف کیا کہ اس کی چار بیٹیوں کو اغوا کرلیا گیا ہے۔ بزرگ شہری نے بیان دیا کہ اس کی چار بیٹیاں وڈیرے اغوا کر کے گجرات اور رحیم یار خان لے گئے ہیں۔ برزگ نے عدالت میں شکایت کی کہ بیٹیوں کے اغوا کے مقدمات بھی درج کرائے لیکن پولیس ان کے وڈیروں کے خلاف کارروائی نہیں کررہی ہے۔ عدالت نے درخواست کی سماعت کیلئے 26 نومبر کی تاریخ مقرر کردی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۶ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ایران نے یورپی یونین اور برطانیہ کی تازہ تری...

تہران(شِنہوا)ایران کی وزارت خارجہ نے ایرانی شخصیات اور تنظیموں کے خلاف یورپی یونین اور برطانوی پابندیوں کی شدید مذمت کی ہے۔

وزارت کے ترجمان ناصر کنعانی نے منگل کے روز ایک اخباری بیان میں کہا کہ پابندیاں بے بنیاد اور غیر قانونی ہیں جو کہ ایران کے اندرونی معاملات میں مداخلت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران ایسے غیر تعمیری اور فضول اقدامات کا متناسب جواب دے گا۔

ایک روز قبل یورپی یونین اور برطانیہ نے ایک مربوط کارروائی میں ایران پر پابندیاں عائد کی تھیں۔

برطانوی حکومت نے پابندیوں کے ایک نئے پیکیج کا اعلان کیا جس میں 24 ایرانی اہلکاروں پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

یورپی یونین کی جانب سے ایران میں 29 افراد اور تین تنظیموں پر پابندیاں عائد کی گئی ہیں، جن میں ایران کے وزیر داخلہ اور کئی اعلیٰ پولیس اور فوجی حکام بھی شامل ہیں۔

۱۶ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

جنوری سے اب تک صومالی دہشتگرد حملوں میں 600...

موغادیشو(شِنہوا) صومالیہ میں رواں سال جنوری سے لیکر اب تک کم از کم 613 عام شہری ہلاک اور 948 زخمی ہو چکے ہیں۔

اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق وولکر ترک نے صومالیہ میں  شہریوں کی ہلاکتوں میں تیزی سے اضافہ کی مذمت کی ہے ، ان میں سے زیادہ تر ہلاکتیں الشباب گروہ کے حملوں کے نتیجے میں ہوئی ہیں۔ اس بارے میں وولکر ترک کا کہنا تھا کہ ان حملوں نے صومالیہ کے لوگوں کیلئے پہلے سے ہی سنگین انسانی حقوق کی صورتحال کو مزید بگاڑ دیا ہے۔

وولکر ترک نے ایک بیان میں کہا کہ رواں سال 2017ء کے بعد سے اب تک اموات اور زخمیوں کی تعداد کو منظر عام پر لانے کا عمل اچانک روک دیا گیا ہے، مجھے گہری تشویش ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر مزید صومالی اپنی جانیں کھو رہے ہیں۔

فائل فوٹو ، صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں کار بم دھماکوں کے بعد تباہ شدہ گاڑیوں کا ایک منظر۔(شِنہوا)

اقوام متحدہ کے مطابق زیادہ تر ہلاکتیں دیسی ساختہ بموں کی وجہ سے ہوئی ہیں جن میں سے کم از کم 94 فیصد کی ذمہ داری الشباب پر عائد ہوتی ہے ۔ دیگر ہلاکتیں الشباب کے خودکش دھماکوں کے نتیجے میں ہوئی ہیں۔

ترک نے تنازع کے تمام فریقوں سے مطالبہ کیا کہ وہ بین الاقوامی انسانی قانون کے تحت اپنی ذمہ داریوں کو نبھانے اور شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔

۱۶ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

آرمی چیف کی سنیارٹی کے مطابق تقرری کی درخواس...

لاہور ہائیکورٹ نے آرمی چیف کی سنیارٹی کے مطابق تقرری کے لیے درخواست ناقابل سماعت قرار دیدی۔ ہائیکورٹ میں سنیارٹی کی بنیاد پر آرمی چیف کے تقرر کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے درخواست ناقابل سماعت قرار دیدی۔ جسٹس فیصل زمان نے ریمارکس دیے کہ سنیارٹی والا معاملہ انتہائی اہم ہے، درخواست گزار سپریم کورٹ سے رجوع کرے، سپریم کورٹ کا فل کورٹ آرمی چیف کی سنیارٹی کے مطابق تقرری کے لیے کیس سن سکتا ہے۔درخواست گزار نے وفاقی حکومت، سنٹرل سیکرٹری لا اور اعتزاز احسن سمیت دیگر کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ آرمی چیف 29 نومبر کو ریٹائر ہو رہے ہیں، نئے آرمی چیف کی تقرری کا روایتی طریقہ کار غیرقانونی اور غیر آئینی ہے۔ درخواست میں کہا گیا کہ وفاقی حکومت نئے آرمی چیف کی تقرری قانون کے مطابق کرنے کی پابند ہے، وزارت دفاع کی جانب سے تجویز کردہ ناموں میں سے آرمی چیف مقرر کرنے کا اختیار وزیراعظم کو ہے، لاہور ہائیکورٹ سینئر ترین فوجی افسر کونیا آرمی چیف مقرر کرنے کا حکم دے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۶ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

پاکستان کی پارلیمانی سفارتی محاذ پر بڑی کامی...

پاکستان کو گلوبل شیلڈ فنڈنگ کے ممالک کی فہرست میں شامل کرلیا گیا، شمولیت کا اعلان مصر کے شہر شرم الشیخ میں منعقدہ کوپ27 سمٹ میں کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کو پارلیمانی سفارتی محاذ پر بڑی کامیابی مل گئی، پاکستان کو گلوبل شیلڈ فنڈنگ کے ممالک کی فہرست میں شامل کرلیا گیا۔ پاکستان کا گلوبل شیلڈ فنڈنگ کے ممالک کی فہرست میں شمولیت کا اعلان مصر کے شہر شرم الشیخ میں منعقدہ کوپ27 سمٹ میں کیا گیا۔ اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے پاکستان کی گلوبل شیلڈ فنڈنگ کے ممالک کی فہرست میں شمولیت پر خیر مقدم کیا۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ پاکستان کو تاریخ کے تباہ کن سیلاب کا سامنا ہے، ایسے وقت میں پاکستان کا گلوبل شیلڈ فنڈنگ کے ممالک کی فہرست میں شامل ہونا خوش آئند قدم ہے۔ راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ گلوبل شیلڈ فنڈنگ کے ممالک کی فہرست میں شمولیت سے پاکستان میں سیلاب متاثرین کی بحالی میں مدد ملے گی۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے شرم الشیخ میں منعقد ہونے والی کوپ27 سمٹ میں شرکت کرنے والے پاکستان کے پارلیمانی وفد کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا وفد کے اراکین نے کوپ 27 سمٹ میں پاکستانی موقف کو بھرپور انداز میں پیش کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۶ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

پی ٹی آئی دھرنا کیس، ڈی جی آئی بی سے رپورٹ ط...

پی ٹی آئی دھرنوں کی سماعت کے دوران لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے سی پی او راولپنڈی پر برہمی کا اظہار کیا اور ڈی جی آئی بی سے دھرنوں سے متعلق رپورٹ طلب کر لی۔ لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ میں پی ٹی آئی دھرنوں کے خلاف درخواست پر سماعت جسٹس مرزا وقاص رف نے کی۔ ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کیپٹن شعیب، سی پی او شہزاد بخاری او دیگر افسران عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے سی پی او راولپنڈی کی دی گئی میڈیکل رپورٹ پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ سی پی او راولپنڈی اپنی میڈیکل رپورٹ پر ابھی بھی قائم ہے تو ان کے خلاف کارروائی ہو گی، میڈیکل رپورٹ کسی طور عدالت میں پیش نہ ہونے کا جواز پیش نہیں کر رہی، سی پی او سے پوچھیں کیا وہ عدالت میں دی گئی میڈیکل رپورٹ پر قائم ہے۔ یاد رہے کہ سی پی او راولپنڈی نے گزشتہ سماعت پر عدالت میں پیش نہ ہونے پر میڈیکل رپورٹ جمع کرائی تھی۔ وقفے کے بعد سماعت کے دوبارہ آغاز ہوا تو سی پی او راولپنڈی نے میڈیکل رپورٹ پر عدالت سے معافی مانگ لی جس پر عدالت نے سی پی او راولپنڈی پر برہمی کا اظہار کیا جبکہ سی پی او نے عدالت سے 2 بار معافی مانگی۔

عدالت نے ڈپٹی کمشنر سے استفسار کیا کہ کمشنر راولپنڈی کہاں ہیں؟ کیا انہیں معاملے کی حساسیت کا اندازہ نہیں؟ کمشنر سے کہیں اگلی سماعت پر عدالت میں پیش ہوں۔ عدالت نے پی ٹی آئی احتجاجی دھرنوں پر ڈی جی آئی بی سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے کہا کہ ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ اور آئی جی موٹروے بھی رپورٹ پیش کریں۔ جسٹس وقاص مرزا نے کہا کہ ڈی جی آئی بی اپنی رپورٹ میں بتائیں کہ احتجاجی دھرنوں کے باعث کیا صورتحال رہی، سی پی او اور ڈی سی راولپنڈی یقینی بنائیں کہ آئندہ دھرنوں سیعوام کو تکلیف نہ ہو اور ڈپٹی کمشنر یقین دلائیں کہ عوام کو کسی قسم کی مشکلات نہ ہوں۔ ڈی آئی جی موٹر وے لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ میں پیش ہوئے جس پر عدالت نے پوچھا کہ احتجاجی مظاہرین نے پوری موٹروے بلاک کر دی آپ کہاں تھے؟ کوئی بھی 10 بندے آکر موٹروے بند کر دیں تو آپ تماشہ دیکھتے رہیں گے؟ عدالت کا کہنا تھا لگتا ہے موٹروے پولیس احتجاجی مظاہرین کو پروٹوکول دیتی رہی، موٹروے قومی شاہراہ ہے، یہاں جنگی طیارے بھی بوقت ضرورت لینڈنگ کرتے ہیں۔ لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے کیس کی سماعت 23 نومبر تک ملتوی کر دی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۶ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

دنیا کی سب سے بڑی آل ٹیرین کرین نے پہلی بار...

نانجنگ(شِنہوا)چین کے مشرقی صوبہ شان ڈونگ میں دنیا کی سب سے بڑی آل ٹیرین کرین نے ساحلی ہوا سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبے پر اپنی پہلی لفٹنگ مکمل کر لی ہے۔

چین میں مشینری کی بڑی کمپنی شوژو کنسٹرکشن مشینری گروپ(ایکس سی ایم جی) کے مطابق ایکس سی اے 2600 نامی کرین نے شان ڈونگ میں 50 میگاواٹ ونڈ پاور پروجیکٹ سائٹ پر 171 ٹن وزن کو 160 میٹر کی بلندی پر پہنچایا۔

ایکس سی ایم جی کے مطابق 2ہزار 600 ٹن کے بنیادی بوجھ کی صلاحیت رکھنے والی کرین زیادہ سے زیادہ 173 ٹن وزن کو زیادہ سے زیادہ 160 میٹرز کی اونچائی تک اٹھا سکتی ہے۔ یہ صلاحیت انتہائی بڑے ونڈ ٹربائن کی تنصیب کے منصوبوں میں سامان پہنچانے کی کارکردگی کو بہت بہتر بنا سکتی ہے۔

شوژو کنسٹرکشن مشینری گروپ(ایکس سی ایم جی ) جس کا صدر دفتر چین کے مشرقی صوبہ جیانگسو کے شہر شوژو میں واقع ہے، ایک کثیر القومی بھاری مشینری تیار کرنے والی کمپنی ہے جس کی تیار کردہ مصنوعات دنیا بھر کے 191 سے زیادہ ممالک اور خطوں کو برآمد کی جاتی ہیں۔

۱۶ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین میں مسلسل اقتصادی بحالی کے باعث صنعتی پی...

بیجنگ(شِنہوا)چین میں اکتوبر کے دوران ہائی ٹیک مینوفیکچرنگ سیکٹر کی مضبوط کارکردگی کی بدولت صنعتی پیداوار میں اضافہ کا سلسلہ جاری رہا ہے۔

قومی شماریات بیورو کی جانب سے منگل کو جاری کردہ سرکاری اعدادوشمار کے مطابق چین کا ایک اہم اقتصادی اشاریہ ویلیو ایڈڈ صنعتی پیداوار اکتوبر میں گزشتہ سال کی نسبت 5 فیصد بڑھ گئی ہے جو تیسری سہ ماہی کے مقابلے میں 0.2 فیصد پوائنٹس زیادہ ہے۔

بیورو نے بتایا کہ پیچیدہ بین الاقوامی صورتحال اور ملک میں نوول کرونا وائرس کی بحالی جیسے متعدد چیلنجز کے باوجود چینی معیشت نے اکتوبر میں مستحکم بحالی کے رجحان کو برقرار رکھا ہے کیونکہ ملک نے ترقی کی حامی پالیسیوں کو نافذ کرنے کی کوششیں تیز کر دی ہیں۔

اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ ماہ کان کنی کی صنعت کی پیداوار میں 4 فیصد اضافہ ہوا جبکہ مینوفیکچرنگ سیکٹر کی پیداوار میں 5.2 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

خصوصا ہائی ٹیک مینوفیکچرنگ کے شعبہ میں مضبوط نشوونما دیکھی گئی ہے ، گزشتہ ماہ اس شعبہ کی پیداوار میں 10.6 فیصد اضافہ ہوا جو سمتبر کے مقابلے میں 1.3 فیصد پوائنٹس زیادہ ہے۔

۱۶ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

اقوام متحدہ سربراہ کاعالمی چیلنجز سے نمٹنے ک...

بالی، انڈونیشیا(شِنہوا) اقوام متحدہ (یو این) کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نےگروپ 20 (جی 20) کے 17 ویں  سربراہی اجلاس کے موقع پر موسمیاتی تبدیلی جیسے عالمی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مشترکہ عالمی کوششوں پر زور دیاہے۔

موسمیاتی تبدیلی کو اس دور کا "فیصلہ کن چیلنج" قرار دیتے ہوئے، گوتریس نے  ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ "موسمیاتی یکجہتی کا معاہدہ" پیرس معاہدے میں وضع کردہ اہداف کے حصول کے لیے سازگار ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجوزہ معاہدے کے تحت،امیرممالک اور بین الاقوامی مالیاتی ادارے ابھرتی ہوئی معیشتوں کوانرجی ٹرانزیشن کوتیزکرنے میں مدد کے لیے مالی اور تکنیکی مدد فراہم کریں گے اور یہ کہ  جی 20 ممالک اس عمل میں کلیدی کردار ادا کر سکتے ہیں۔ 

انہوں نے کہاکہ جی 20 کے رہنما موسمیاتی یکجہتی کا معاہدہ کرسکتے ہیں یااسے توڑ سکتے ہیں۔ انہوں نے جی 20 کے رکن ممالک سے اقوام متحدہ کے پائیدار ترقیاتی اہداف کے محرک پیکج کو منظور کرنے کا بھی مطالبہ کیا، جو گلوبل ساؤتھ کو حفظان صحت ، تعلیم، صنفی مساوات اور قابل تجدید توانائی میں سرمایہ کاری کے لیے سرمایہ فراہم کرے گا۔

۱۶ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین، فکسڈ اثاثہ جات سرمایہ کاری میں 5.8 فیصد...

بیجنگ (شِنہوا) چین کی فکسڈ اثاثہ جات سرمایہ کاری میں رواں سال کے ابتدائی 10 ماہ کے دوران گزشتہ برس کی نسبت 5.8 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ اس نے اعلیٰ ٹیکنالوجی صنعتوں میں سرماریہ کاری میں تیزی جاری رکھی ہوئی ہے۔

قومی بیورو برائے شمارت کے اعدادوشمار کے مطابق جنوری سے اکتوبر کے دوران فکسڈ اثاثہ جات سرمایہ کاری  471.5 کھرب یوآن (تقریباً 67 کھرب امریکی ڈالرز) ہوگئی۔

یہ نمو  سال کی ابتدائی 3 سہ ماہی میں حاصل کر دہ 5.9 فیصد اضافے کی نسبت سست ہو گئی ہے۔ اکتوبر میں سرمایہ کاری ستمبر کی نسبت 0.12 فیصد زائد رہی۔

جنوری سے اکتوبر کے عرصے میں نجی شعبے میں فکسڈ اثاثہ جات سرمایہ کاری ایک برس قبل کی نسبت 1.6 فیصد  بڑھ کر 258.4 کھرب یوآن ہوگئی۔

بنیادی ڈھانچے اور اشیاء سازی میں کی گئی سرمایہ کاری میں اس مدت کے دوران گزشتہ برس کی نسبت بالترتیب 8.7 اور 9.7 فیصد اضافہ ہوا۔ جبکہ اسی مدت میں جائیدادوں میں کی گئی سرمایہ کاری گزشتہ برس کے مقابلے میں 8.8 فیصد گھٹ گئی۔

قومی بیوروبرائے شماریات کے مطابق چین کی اعلیٰ ٹیکنالوجی صنعتوں میں ابتدائی 10 ماہ کے دوران شاندار توسیع ہوئی۔ اعلیٰ ٹیکنالوجی مینوفیکچرنگ اور خدمات کے شعبے میں یہ اضافہ گزشتہ برس کی نسبت بالترتیب 23.6 فیصد اور 14 فیصد تھا۔

خاص کر الیکٹرانک اور مواصلاتی سازوسامان مینوفیکچرنگ ، تحقیق اور ڈیزائن خدمات کے ذیلی شعبوں میں کی گئی سرمایہ کاری میں بالترتیب 28.7 فیصد اور 22.5 فیصد اضافہ ہوا۔

چین نے رواں برس سرمایہ کاری دوست اقدامات کا ایک سلسلہ شروع کیا ہے۔ ملک بھر کی مقامی حکومتوں نے سرمایہ کاری میں تیزی لانے کے لئے خصوصی مقاصد بانڈز کے استعمال تیز کردیا ہے۔

وزارت خزانہ کے مطابق رواں سال کی ابتدائی 3 سہ ماہی میں 35.4 کھرب یوآن مالیت کے خصوصی مقاصد مقامی حکومت بانڈز جاری کئے گئے۔

۱۶ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین کالج گریجویٹس کیلئے 2023ء میں روزگار کے...

بیجنگ(شِنہوا) چین میں 2023ء کے دوران 1 کروڑ 15 لاکھ 80 ہزار گریجویٹس کو افرادی قوت میں شامل کرنے یا اپنے کاروبار شروع کرنے میں مدد کرنے کی کوششوں کے حصے کے طور پر متعدد اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔

اس سلسلے میں وزارت تعلیم اور وزارت انسانی وسائل و سماجی تحفظ کی جانب سے روزگار کے فروغ کی پالیسیوں کو مزید بہتر بنانے اور آئندہ سال گریجویٹس کو ملازمتیں تلاش کرنے یا کاروبار شروع کرنے میں مدد کے انتظامات کرنے کیلئے منگل کو مشترکہ طور پر ایک آن لائن ویڈیو کانفرنس کا بھی انعقاد کیا گیا۔

۱۶ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

انڈونیشیا۔ بالی ۔ چین ۔ شی جن پھنگ۔ فرانس ۔...

انڈونیشیا، بالی میں چین کے صدر شی جن پھنگ فرانسیسی ہم منصب ایمانوئل میکرون سے ملاقات کررہے ہیں۔(شِنہوا)

چینی صدر کی آسٹریلیا کے وزیراعظم سے ملاقات

بالی، انڈونیشیا(شِنہوا)  چین کے صدر شی جن پھنگ نے منگل کی سہ پہر بالی میں  آسٹریلیا کے وزیراعظم انتھونی البانیز سے ملاقات کی۔  ملاقات کے دوران صدر شی نے کہا کہ چین اور آسٹریلیا کے تعلقات کو گزشتہ چند سالوں میں مشکلات کا سامنا رہا ہے، جسے دونوں ممالک نہیں دیکھنا چاہتے۔   اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ چین اور آسٹریلیا ایشیا بحرالکاہل کے خطے کے دو اہم ممالک ہیں، صدرشی نے کہا کہ دونوں ممالک کو دوطرفہ تعلقات میں بہتری، حفاظت اور پیش رفت کرنی چاہیے، جو نہ صرف ان کے عوام کے بنیادی مفادات کو پورا کرتے ہیں بلکہ ایشیا پیسیفک خطے اور پوری دنیا میں امن اور ترقی کے لیے بھی سازگار ہیں۔  چینی صدر نے کہا کہ ان کا ملک دوطرفہ تعلقات کو بہتر بنانے اور ان میں پیشرفت کے لیے آسٹریلیا کی حالیہ خواہش کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، شی نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کے پاس  اقتصادی اور تجارتی تعاون میں وسیع امکانات ہیں، انہوں نے امید ظاہر کی کہ آسٹریلیا چینی کاروباری اداروں کو آسٹریلیا میں سرمایہ کاری اور کام کرنے کے لیے ایک سازگار کاروباری ماحول فراہم کرے گا۔ 

۱۶ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

پاکستانی معیشت نازک دوراہے پر کھڑی ہے،نیشنل...

نیشنل بزنس گروپ پاکستان کے چیئرمین، پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولزفورم وآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدراورسابق صوبائی وزیرمیاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ پاکستانی معیشت نازک دوراہے پر کھڑی ہے اور ایسے وقت میں آئی ایم ایف کو ناراض کرنے کا دم خم موجود نہیں ہے اس لئے عالمی ادارے سے وعدہ خلافیوں کا سلسلہ بند کیا جائے۔ آئی ایم ایف سے کئے گئے معاہدے کی پاسداری نہ کی گئی تو اسکے سٹاف مشن کی آمد مزید تاخیر کا شکار ہو جائے گی جس سے معیشت پر منفی اثر پڑے گا۔ میاں زاہد حسین نے کاروباری برادری سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف کو حکومت کے کئی اقدامات پر اعتراض ہے کیونکہ اس سے آمدنی کم اور اخراجات میں اضافہ ہو رہا ہے مگر حکومت ان اقدامات کیعمل درآمد پر بضد ہے جس کی وجہ سے مسائل جنم لے رہے ہیں۔ آئی ایم ایف کا خیال ہے کہ مستقبل میں حکومت کی آمدنی کم اور اخراجات بڑھیں گے اس لئے اس سلسلہ میں ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چائیے تاکہ نویں جائزے کا سلسلہ شروع کیا جا سکے۔

میاں زاہد حسین نے مزید کہا کہ اگر آئی ایم ایف کا سٹاف حکومت کی کارکردگی سے مطمئن نہیں تو عالمی ادارے کا ایگزیکٹو بورڈ کوئی سخت فیصلہ بھی کر سکتا ہے جبکہ اس ادارے سے مستقبل قریب میں کوئی رعایت ملنے کا امکان بھی ختم ہو سکتا ہے۔ اگر ایسا ہوا تو دیگر اداروں اور ملکوں کا رویہ بھی بدل سکتا ہے جس سے سیلاب سے تباہ حال افراد اور انفرا سٹرکچر کی بحالی کا کام متاثر ہو جائے گا۔ سیلاب کی وجہ سے نوے لاکھ افراد غربت کی لکیر سے نیچے جا رہے ہیں جنکی بحالی کے لئے وسائل کی ضرورت ہے جن کے حصول کے لئے قرضے ضروری ہیں۔ میاں زاہد حسین نے کہا کہ چند سال قبل ملک میں دھرنے کی وجہ سے چینی صدر کااہم دورہ ایک سال تک لٹکا رہا جس سے 65 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری تاخیر کا شکار ہوگئی جبکہ اب ملک میں جاری سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے سعودی ولی عہد کا اہم دورہ ملتوی ہو گیا ہے جس سے مجموعی طور پر17 ارب ڈالر کا پیکج التوا کا شکار ہو گیا ہے جو ہماری بدقسمتی ہے۔ آئی ایم ایف کے مشن کے دورے میں تاخیر کی وجوہات میں ہماری وعدہ خلافیوں کے ساتھ سیاسی عدم استحکام بھی اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۶ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

آل پاکستان انجمن تاجران کا سہ ماہی ایڈ جسٹمن...

آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدر اشرف بھٹی نے بجلی کے بلوں میںسہ ماہی ایڈ جسٹمنٹ کی مد میں 43ارب کااضافی بوجھ ڈالنے کی اطلاعات پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مہنگے یوٹیلٹی بلز کی وجہ سے عوام اور تاجر طبقے کی کمر ٹوٹ گئی ہے ، بجلی اور گیس کے بلوں میں اضافہ بھی مہنگائی کی ایک وجہ ہے ، نا دہندہ سرکاری محکموں اورچوری کا اربوں روپے کا بوجھ بھی بلوں کی ادائیگی کرنے والوں پر ڈالا جاتا ہے جو سخت نا انصافی ہے ۔ اپنے بیان میں اشرف بھٹی نے کہا کہ عوام گزشتہ چار سال سے جس اذیت میں مبتلاہیں اس کا ازالہ کرنے کی بجائے اس میں اضافہ کیا جارہا ہے۔ وفاقی و صوبائی محکموں کے ذمے بجلی اور گیس کے اربوں روپے کے واجبات ہیں ،اسی طرح کئی علاقوں میں بجلی اور گیس کے لائن لاسز مقررہ حد سے اوپر ہیں لیکن اس کا بوجھ ان صارفین پر ڈالا جاتا ہے جو باقاعدگی سے بلوں کی ادائیگی کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سے اپیل ہے کہ بجلی اور گیس کے بلوں میں کم ازکم 40فیصد تک تک کمی کرکے انہیں ایک سال کے لئے منجمد کیا جائے تاکہ عوام کو کچھ ریلیف مل سکے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۶ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین کے سابق سینئر صوبائی قانون ساز کے خلاف م...

بیجنگ (شِنہوا) چین کے شمال مشرقی صوبہ لیاؤننگ کے سابق سینئر قانون ساز سن گو شیانگ کے خلاف رشوت خوری کے الزام میں سرکاری استغاثہ کی کارروائی  شروع کر دی گئی ہے۔

منگل کے روز ایک سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ صوبہ ہیبے میں لا نگ فانگ میونسپل پیپلز پروکیوریٹوریٹ نے حال ہی میں سن کے خلاف لا نگ فانگ کی  انٹر میڈ یٹ پیپلز کورٹ میں مقدمہ دائر کیا ہے۔

نگرانی کے قومی کمیشن کی جانب سے  سن کے معاملے کی تحقیقات کے نتیجے میں یہ مقدمہ قائم کیا گیا ہے۔ اس سے قبل وہ لیاؤننگ کی صوبائی پیپلز کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے وائس چیئرمین تھے۔

سن اس سے قبل پنجن شہر کے قائم مقام میئر اور میئر اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی پنجن میونسپل کمیٹی کے سیکرٹری کے طور پر کام کرچکے ہیں ۔

پروکیوریٹوریٹ کی جانب سے  سن پر الزام عائدکیا گیا ہے کہ اس نے اپنے سرکاری اختیارات یا منصب کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے دوسروں کے لیے فوائد حاصل کیے اور اس کے بدلے میں غیر قانونی طور پر بھاری رقوم  اور قیمتی اشیا وصول کیں۔

سرکاری وکیل کا کہنا ہے  کہ رشوت ستانی کے جرم کے ارتکاب پر  سن کو مجرمانہ طور پر ذمہ دار ٹھہرایا جانا چاہیے۔

۱۶ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

پاشا سیکیورٹیز پرائیویٹ لمیٹڈ کی فروخت میں گ...

پاشا سیکیورٹیز پرائیویٹ لمیٹڈ کی فروخت گزشتہ مالی سال کے پہلے نو مہینوں میں 56 فیصدکم ہو کر 5.89 ملین روپے ہو گئی،کمپنی کو 1.39 ملین آپریٹنگ نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق پاشا سیکیورٹیز پرائیویٹ لمیٹڈ کو پاکستان میں 15 مارچ 2006 کو کمپنیز آرڈیننس 1984 کے تحت شامل کیا گیا تھا۔ کمپنی اسلام آباد اسٹاک ایکسچینج کے ٹاور میں واقع ہے۔ عمر اقبال پاشاجو کمپنی کے ڈائریکٹرز میں سے ایک ہیں، اسلام آباد سٹاک ایکسچینج کے خزانچی وائس چیئرمین اور چیئرمین بھی رہ چکے ہیں۔کمپنی کے ایکویٹی منیجر محمد شاہد نے ویلتھ پاک کو انٹرویو میں کہا کہ شرح مبادلہ میں اتار چڑھا واور دیگر مسائل کو کرنسی کا خطرہ بھی کہا جاتا ہے جو بنیادی طور پر مستقبل کے تجارتی لین دین یا قابل وصول اور قابل ادائیگیوں سے پیدا ہوتا ہے۔ پاشا سیکیورٹیز پرائیویٹ لمیٹڈ بدلتے ہوئے معاشی حالات کے ساتھ مل کر اپنے سرمائے کے ڈھانچے میں ردوبدل کرتا رہتا ہے۔ کمپنی سرمایہ کے ڈھانچے کو برقرار رکھنے یا اس میں ترمیم کرنے کے لیے شیئر ہولڈرز کے لیے ڈیویڈنڈ کی تقسیم کو تبدیل کر سکتی ہے یا اضافی حصص جاری کر سکتی ہے۔ انتظامیہ کا مقصد توازن برقرار رکھنا ہے۔ مستقبل کے واقعات اور معاشی حالات کی پیشین گوئی کمپنی کی مستقبل کی معلومات کی وجہ سے کی جاتی ہے۔ میکرو اکنامک ڈیٹا کے ذریعے معاشی حالات کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اپنے کاموں کی وجہ سے، کمپنی بہت سے مالی خطرات کا شکار ہے جس میں کریڈٹ رسک، لیکویڈیٹی رسک، مارکیٹ رسک اور شرح سود کا خطرہ شامل ہے۔ کمپنی کی رسک مینجمنٹ کی پوری حکمت عملی مالیاتی منڈیوں کی غیر متوقع صلاحیت پر مرکوز ہے اور اس کا مقصد کمپنی کی مالی کارکردگی پر کسی بھی ممکنہ منفی اثرات کو کم کرنا اور شیئر ہولڈرز کو زیادہ سے زیادہ واپسی کرنا ہے۔ کمپنی کا فنانس ڈیپارٹمنٹ بورڈ آف ڈائریکٹرز کی منظور شدہ پالیسیوں کے تحت رسک مینجمنٹ کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ منصفانہ قیمت میں تبدیلیوں کی وجہ سے درج شدہ حصص میں کمپنی کی 1.7 ملین روپے کی سرمایہ کاری قیمت کے خطرے سے مشروط ہے۔ مالیاتی ذمہ داری سے متعلقہ ذمہ داریوں کو پورا کرنے کے دوران کاروبار کو جس خطرے کا سامنا کرنا پڑے گا اسے لیکویڈیٹی رسک کہا جاتا ہے۔ کمپنی کافی نقدی اور بینک کے ذخائر رکھ کر اپنے لیکویڈیٹی رسک کو کنٹرول کرتی ہے۔ کمپنی کے پاس 30 جون 2020 تک 20.5 ملین روپے کے بینک بیلنس تھے۔ پاشا سیکیورٹیز پرائیویٹ لمیٹڈ کی خالص فروخت گزشتہ مالی سال 2021-22 کے پہلے نو مہینوں میں 56 فیصدکم ہو کر 5.89 ملین روپے ہو گئی جو مالی سال 21 کی اسی مدت میں 13.47 ملین روپے تھی۔

کمپنی کو 5.80 ملین آپریٹنگ منافع کے مقابلے میں 1.39 ملین آپریٹنگ نقصان کا سامنا کرنا پڑاجس میں سال بہ سال 124 فیصدکی کمی واقع ہوئی۔ قبل از ٹیکس منافع 7.38 ملین منافع سے 113 فیصدکم ہو کر 974,000 روپے ہو گیا۔ بعد از ٹیکس منافع بھی 6.31 ملین منافع سے 115 فیصدکم ہو کر 974,000 روپے ہو گیا۔ فی حصص آمدنی مائنس 0.2 روپے رہی جبکہ مالی سال 21کی اسی مدت میں 1.32 روپے تھی۔کمپنی نے 2019-20 میں 6.99 ملین روپے کے مقابلے میں 13.47 ملین روپے کی آمدنی حاصل کی جس میں 93 فیصد کا اضافہ درج کیا گیا۔ مالی سال 21 کا آپریٹنگ منافع 2.81 ملین روپے تھاجو مالی سال 20 میں 675,000 روپے کے نقصان سے 516 فیصد کم ہے۔ مالی سال 21 کے لیے ٹیکس سے پہلے کا منافع مالی سال 20 میں 902,000 روپے کے مقابلے میں 4.29 ملین روپے تھاجو کہ 376 فیصد کا اضافہ ظاہر کرتا ہے۔ اسی طرح مالی سال 21 میں بعد از ٹیکس منافع 4.12 ملین روپے تھا جو کہ مالی سال 21 میں 825,735 روپے کے مقابلے میں 399 فیصد اضافہ دکھاتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۶ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

انڈونیشیا۔ بالی ۔ چین ۔ شی جن پھنگ۔ فرانس ۔...

انڈونیشیا، بالی میں چین کے صدر شی جن پھنگ فرانسیسی ہم منصب ایمانوئل میکرون سے ملاقات کررہے ہیں۔ (شِنہوا)

سٹاک مارکیٹ میں خطرات اور اتار چڑھا وسے بچنے...

سٹاک مارکیٹ میں خطرات اور اتار چڑھا وسے بچنے کے لیے طویل مدتی سرمایہ کاری کی حکمت عملی کی ضرورت ہے۔ منیر خانانی سیکیورٹیز کے منیجر طارق محمود نے ویلتھ پاک کو انٹرویو میں کہا ہے کہ ایک موثر سرمایہ کار وہ ہوتا ہے جو کم سے کم اتار چڑھا واور طویل مدتی منافع کے لیے کم از کم پانچ سال تک سرمایہ کاری رکھتا ہے کیونکہ اسٹاک کے کاروبار میں، 'جلد امیر بننے' کی کوئی اسکیم نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسٹاک مارکیٹ ایک پرخطر کاروبار ہے جب بھی شرح مبادلہ منفی طور پر تبدیل ہوتا ہے نقصان کا ہمیشہ امکان رہتا ہے۔ معلومات، خبریں اور افواہوں کا بازار پر اثر پڑتا ہے۔ اگر آپ مارکیٹ کے نقصانات کو روکنا چاہتے ہیں تو آپ کو طویل مدتی حکمت عملی کے ساتھ آنے کی ضرورت ہے۔ اسٹاک پر طویل مدتی منافع زیادہ فائدہ مند ہے۔ طویل مدتی سرمایہ کاری پر واپسی مختصر مدت کے مقابلے میں زیادہ ہے۔ ایک اچھاسرمایہ کار وہ ہوتا ہے جو کم از کم پانچ سال تک سرمایہ کاری رکھنے کے لیے تیار ہو۔ اگر آپ کے پاس کوئی بچت ہے تو آپ ان کا استعمال کم قیمت پر مزید شیئرز خریدنے کے لیے کر سکتے ہیں جب مارکیٹ نیچے آجائے اور پھر تین سے چار سال کا ہدف مقرر کریں۔ اس طرح آپ طویل مدتی فوائد حاصل کرنے کے لیے ایک طویل مدتی طریقہ استعمال کر سکتے ہیں۔

ایسے غیر یقینی حالات میں جب اتار چڑھاو ہوتا ہے، ہماری کمپنی ایک طویل المدتی حکمت عملی استعمال کرتی ہے۔ چونکہ آج کل مارکیٹ کی حالت بہت زیادہ خراب ہے، اس لیے یہ حربہ مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس مارکیٹ کے تجزیہ کے لیے ہماری ریسرچ ٹیم ہے۔ اس کے علاوہ ہمارے پاس تاجروں کی رہنمائی کے لیے واٹس ایپ گروپس ہیں۔ ہم ای میلز کے ذریعے تنقیدی تجزیہ بھی دیتے ہیں۔ ہم مختلف کمپنیوں کے مالی معاملات سے گزرتے ہیں۔ یہ سالانہ ڈیٹا یا سہ ماہی ڈیٹا ہو سکتا ہے۔ کمپنی کے سالانہ بنیادوں پر منافع میں مستقل مزاجی کو سرمایہ کاری کے لیے پرکشش سمجھا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کمپنی کی سرگرمیاں اسے متعدد مالیاتی خطرات سے دوچار کرتی ہیںجس میںکریڈٹ رسک، لیکویڈیٹی رسک،مارکیٹ رسک ،سود اور قیمت کا خطرہ شامل ہے۔ ہماری کمپنی کا رسک منیجمنٹ پروگرام مالیاتی منڈیوں کی غیر متوقع صلاحیت پر غور کرتا ہے اور ہماری بنیادی توجہ منفی اثرات کو کم کرنا ہے۔ بورڈ آف ڈائریکٹرز کے پاس کمپنی کے رسک مینجمنٹ فریم ورک کے قیام اور نگرانی کی مجموعی ذمہ داری ہے۔ ٹریژری سے متعلق تمام لین دین ان پالیسیوں کے پیرامیٹرز کے اندر ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کمپنی کے مالیاتی اثاثوں کی کل قیمت اس کے زیادہ سے زیادہ کریڈٹ ایکسپوژر کی نمائندگی کرتی ہے۔

اگر ہم کمپنی کے مالیاتی اثاثوں کی بات کریں تو2021میں اس کی سرمایہ کاری 2.2 بلین روپے تھی اور پچھلے سال صرف 1 بلین روپے تھی۔ 2021 میں تجارتی قرضے 3.2 ارب روپے تھے اور قابل وصول 1 ارب روپے تھے۔ 2021 میں طویل مدتی ڈپازٹس 2.4 ملین روپے تھے۔ یہ سب مالیاتی اثاثے ہیں اور یہ کریڈٹ ایکسپوژر کی نمائندگی کرتے ہیں۔ ہماری کمپنی کے ذریعے سرمایہ کاری کی کم از کم ضرورت 100,000 لاکھ روپے ہے۔ کمپنی کی رقم تقریبا 1.11 بلین روپے ہے، منیر خانانی سیکیورٹیز لمیٹڈ کے لیے سہ ماہی آپریٹنگ ریونیو 279 ملین روپے ہے۔ مالی سال 22میںفی شیئر آمدنی منفی 7.51 روپے رہی۔مالی سال 2020-21 کے دوران، کمپنی نے 2019-20 میں 161 ملین روپے سے زیادہ 519 ملین روپے کی آپریٹنگ آمدنی حاصل کی، جس میں 222 فیصد کا اضافہ درج کیا گیا۔ مالی سال 21 کے لیے کیپٹل گین 1.28 بلین روپے تھا، جو مالی سال 20 میں 124 ملین روپے سے 939 فیصد زیادہ ہے۔ مالی سال 21 میں، انتظامی اور آپریٹنگ اخراجات میں 187 ملین روپے کا نقصان ہوا، جبکہ مالی سال 20 میں 74 ملین روپے کا نقصان ہوا۔ مالی سال 20 میں 370 ملین روپے کے مقابلے میں مالی سال 21 کے لیے منافع سے پہلے کا ٹیکس 1.80 بلین روپے تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۶ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین امریکہ تعلقات کی بحالی دنیا کے مفاد میں...

بیجنگ(شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ اور ان کے امریکی ہم منصب جو بائیڈن نے گزشتہ روز انڈونیشیا کے سیاحتی مقام بالی میں ہونے والی ملاقات میں تزویراتی اہمیت کے دوطرفہ تعلقات کے امور اور اہم عالمی وعلاقائی مسائل پر کھل کر اور تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔بین الاقوامی ماہرین اور حکام نےشِنہوا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایسے وقت میں جب دنیا  تاریخ کے ایک اہم موڑ پر ہے اور انسانیت کو بے مثال چیلنجز کا سامنا ہے، مضبوط  اور مستحکم ترقی کے ساتھ چین-امریکہ   تعلقات کی بحالی سے دونوں ممالک اور دنیا کو فائدہ پہنچے گا۔ 

چائنہ-برازیل سنٹر فار ریسرچ اینڈ بزنس کے ڈائریکٹر رونی لِنس نے کہا کہ چین اور امریکہ کے رہنماؤں کے درمیان ملاقات ایک اہم اور مثبت اشارہ ہے۔ لِنس نے کہا کہ یہ ملاقات دونوں سربراہان مملکت کے رابطوں  کو مضبوط بنانے اور باہمی اور اہم عالمی مسائل پر بات چیت اور انہیں حل کرنے کی کوششوں کو ظاہر کرتی ہے، جس سے عالمی امن اور استحکام کےفروغ کے لیے اعتماد اور امید میں اضافہ ہوا ہے۔

پیرس ایسوسی ایشن برائے فرانس چین دوستی کے نائب صدر لیازد بین ہامی نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ صدر شی اور بائیڈن چین-امریکہ تعلقات کو مضبوط کریں۔بین ہامی نے کہا کہ دونوں ممالک کو تعاون اور باہمی احترام کے راستے پر گامزن ہونا چاہیے اور ایک پرامن اورتعمیری دوطرفہ  تعلق  کے قیام کے لیے انتظار نہیں کرنا چاہیے۔

سربیا میں انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل پولیٹکس اینڈ اکنامکس میں بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے  کے مرکز کی سربراہ کٹارینا زاکیک نے کہا کہ دونوں سربراہان مملکت کی ملاقات صحیح وقت پر ہوئی۔ 

انہوں نے کہا کہ دنیا کو متعدد چیلنجوں کا سامنا ہے، جس کے لیے سفارتی بات چیت ضروری ہے۔ یو ایس پبلی کیشن  ایگزیکٹو انٹیلی جنس ریویو کے واشنگٹن  کےبیورو چیف ولیم جونز نے کہا کہ اس ملاقات سے دونوں ممالک کے درمیان ایک  رابطہ قائم کرنےمیں مدد ملی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کو چین کے ساتھ بھی برابری کی بنیاد پر معاملات حل کرنے  چاہیئں ، انہوں نے کہا کہ شی نے ملاقات میں اس بات پر زور دیا ہے کہ دونوں ممالک کو تاریخ سے سبق سیکھنا چاہیے اور امریکہ اور چین کے تعلقات کو اوپر کی جانب گامزن کرنا چاہیے۔

برٹش ایسٹ ایشیا کونسل کے سیکرٹری جنرل الیسٹر مشی نے کہا کہ دونوں ممالک کے رہنماؤں کے درمیان  ملاقات انتہائی اہم  اور انتہائی مثبت ہے۔

اسماعیل انڈسٹریز لمیٹڈ کی آمدنی 45 فیصد اضاف...

اسماعیل انڈسٹریز لمیٹڈ کی آمدنی 45 فیصد اضافے کے ساتھ 65.25 ارب روپے ہو گئی ،مجموعی منافع 36 فیصد بڑھ کر 9.84 ارب روپے ہو گیا،فی حصص قیمت 26.77 روپے سے بڑھ کر 38.44 روپے تک جا پہنچی۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق اسماعیل انڈسٹریز لمیٹڈ کی آمدنی 30 جون 2022 کو ختم ہونے والے مالی سال میں 45 فیصد اضافے کے ساتھ 65.25 بلین روپے ہو گئی جو گزشتہ سال 44.94 بلین روپے تھی۔کمپنی کو پاکستان میں 21 جون 1988 کو ایک پرائیویٹ لمیٹڈ فرم کے طور پر شامل کیا گیا تھا۔ 1 نومبر 1989 کو اسے پبلک لمیٹڈ کمپنی میں تبدیل کر دیا گیا۔کمپنی کی بنیادی سرگرمیاں چینی کنفیکشنری کی اشیا، بسکٹ، آلو کے چپس، کاسٹ پولی پروپلین اور بائیکسلی پر مبنی پولی تھیلین ٹیریفتھلیٹ فلم کی تیاری اور تجارت ہیں۔آمدنی میں اضافے کی وجہ سے، کمپنی کا مجموعی منافع مالی سال 22 میں 36.8 فیصد بڑھ کر 9.84 بلین روپے ہو گیا جو پچھلے سال کے 7.19 بلین روپے تھا۔

مالی سال 21 میں 2.21 بلین روپے کے مقابلے میں سال کے لیے ٹیکس سے پہلے کا منافع 53 فیصد بڑھ کر 3.38 بلین روپے ہو گیا۔خالص منافع 43.6 فیصد بڑھ کر مالی سال 21 میں 1.77 بلین روپے سے مالی سال 22 میں 2.55 بلین روپے ہو گیا۔نمایاں ٹاپ لائن نمو کی وجہ سے فی حصص آمدنی میں تیزی سے اضافہ ہواجو 26.77 روپے سے 38.44 روپے تک پہنچ گیا۔2019 میں کمپنی کی سیلز ریونیو 2018 میں 29.97 بلین روپے سے بڑھ کر 37 بلین روپے تک پہنچ گئی۔کمپنی کے مجموعی منافع میں سال بہ سال 18.5 فیصد اضافہ ہوا جو پچھلے سال 5.36 بلین روپے سے اس سال 6.35 بلین روپے تک پہنچ گیا۔تاہم بعد از ٹیکس منافع 31.5 فیصد کم ہوا جو ایک سال قبل 1.41 بلین روپے سے اس سال 967 ملین روپے تک پہنچ گیاجس سے حصص 15.15 روپے تک گر گیا۔2020 میں فروخت 10.3 فیصد بڑھ کر 40.8 بلین روپے تک پہنچ گئی جو ایک سال قبل 37 بلین روپے تھی۔مجموعی منافع 2019 میں 6.35 بلین روپے سے بڑھ کر 6.87 بلین روپے ہو گیا۔تاہم خالص منافع 2020 میں قدرے کم ہو کر 932 ملین روپے ہو گیا جو پہلے کے 967 ملین روپے تھا۔ اس طرح فی حصص آمدنی 15.15 روپے سے کم ہو کر 14.49 روپے رہ گئی۔2021 میںمصنوعات کی طلب میں اضافے کی وجہ سے کمپنی کی ٹاپ لائن 2020 میں 40.80 بلین روپے سے بڑھ کر 44.94 بلین روپے ہوگئی ۔

کرونا کی پابندیوں کے خاتمے کے ساتھ معیشت بحال ہوئی تومجموعی منافع میں اضافہ ہوا، جو 2020 میں 6.87 بلین روپے سے بڑھ کر 7.19 بلین روپے تک پہنچ گیا۔خالص منافع 2020 میں 932 ملین روپے سے بڑھ کر 2021 میں 1.77 بلین روپے تک پہنچ گیا۔اس طرح فی حصص گزشتہ سال 14.49 روپے سے بڑھ کر اس سال 26.77 روپے ہو گیا۔ کمپنی نے معیار پرصارفین کو انتہائی سستی قیمتوں پر بہترین مصنوعات پیش کرنے کی ہر ممکن کوشش کی ہے۔ کمپنی کو طویل مدت میں مستحکم ترقی کی بہت امیدیں ہیں۔معروف برانڈز اور بروقت صلاحیت میں توسیع کے ذریعے فوڈ اور پلاسٹک فلموں کی تیاری میں مضبوط مارکیٹ پوزیشن کی بدولت مستقبل میں فروخت اور منافع میں نمایاں اضافہ کرنے کا عزم کیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۶ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

صدر شی اور بائیڈن کے درمیان ملاقات میں دوطرف...

بالی، انڈونیشیا(شِنہوا) چین کے ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ یی نے  چینی صدر شی جن پھنگ اور ان کے امریکی ہم منصب جو بائیڈن کے درمیان انڈونیشیا کے سیاحتی مقام بالی میں ہونے والی  ملاقات کے بارے میں میڈیا کو بریفنگ اور ملاقات کے حوالے سے صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیے۔ وانگ نے کہا کہ بالی میں گروپ آف 20 کے سربراہ اجلاس سے قبل گزشتہ روزصدر شی اور صدر بائیڈن کے درمیان ملاقات میں، دونوں سربراہان مملکت نے چین امریکہ تعلقات سمیت عالمی امن اور ترقی سے متعلق اہم امور پر کھلی، تفصیلی، تعمیری اور تزویراتی بات چیت کی۔    ملاقات کی انتہائی اہمیت کا ذکر کرتے ہوئے وانگ نے کہا کہ یہ تین سالوں میں چین اور امریکہ کے سربراہان کے درمیان پہلی بالمشافہ  اور شی اور بائیڈن کے امریکی صدر بننے کے بعد  پہلی ملاقات تھی۔ علاوہ ازیں یہ  رواں سال چین اور امریکہ کے اپنے اپنے اہم ملکی ایجنڈوں  کی تکمیل  کے بعد دونوں ممالک کے اعلیٰ رہنماؤں کے درمیان پہلی بات چیت تھی۔

دونوں ممالک کے صدور کے درمیان تفصیلی بات چیت کا ذکر کرتے ہوئے، وانگ نے کہا کہ یہ ملاقات تین گھنٹے سے زائد جاری رہی، جو پہلے طے شدہ وقت سے زیادہ تھی، اور دونوں سربراہان مملکت کے درمیان جامع، تفصیلی، صاف، تعمیری اور تزویراتی تبادلہ خیال ہوا۔  وانگ نے کہا کہ دونوں سربراہان مملکت نے اپنے اپنے ممالک کی ملکی اور خارجہ پالیسیوں سمیت پانچ موضوعات ،چین امریکہ تعلقات،تائیوان کے مسئلہ،عالمی اور علاقائی مسائل سمیت مختلف شعبوں میں بات چیت اور تعاون خصوصاً دوطرفہ تعلقات کےاہم ترین پہلوؤں اوراس وقت کے اہم ترین علاقائی اور عالمی مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔ 

پاکستان توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے کے ل...

پاکستان توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے اپنے جیوتھرمل وسائل کو بروئے کار لا سکتا ہے،سندھ اور بلوچستان جیو تھرمل وسائل سے مالامال ہیں،نجی کمپنیوں کو توانائی کی پیداوار کیلئے لائسنس دینے کی ضرورت۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق پاکستان اپنی توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے اپنے جیوتھرمل وسائل کو بروئے کار لا سکتا ہے۔ جیوتھرمل توانائی پاکستان میں ہائی پوٹینشل گریڈینٹ رینجز کے ساتھ دستیاب ہے۔ تاہم خاص طور پر سندھ اور بلوچستان کے صوبوں میں اس صلاحیت سے فائدہ اٹھانے کے لیے مناسب ٹیکنالوجیز کا تعین کرنے کی ضرورت ہے۔نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی کے تھرمل انرجی انجینئرنگ کے شعبہ کے سربراہ ڈاکٹر ماجد علی نے ویلتھ پاک کو بتایا کہ بہت سے ترقی یافتہ ممالک بجلی کی پیداوار کے لیے جیوتھرمل توانائی کے ذرائع استعمال کرتے ہیں ،یہ تحقیق کرنا ضروری ہے کہ کون سی ٹیکنالوجی پاکستان کے جیوتھرمل وسائل کو زیادہ بہتر طریقے سے حاصل کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ماڈل پراجیکٹس کی تکمیل سے جیوتھرمل ٹیکنالوجیز کی صلاحیت کا درست اندازہ لگایا جا سکے گا۔

حکومت تجارتی شعبے سمیت متعدد اسٹیک ہولڈرز کو اپنے فوائد دکھا سکتی ہے۔پاکستان میں جیوتھرمل توانائی کی ترقی کی کوششیں بجلی اور حرارت پیدا کرنے کے لیے جیوتھرمل توانائی کے وسائل کی ترقی کے امید افزا امکانات کی نشاندہی کرتی ہیں۔ صنعتی مراکز جہاں گرم چشمے اور گیزر نہیں ہیںجیوتھرمل ٹیکنالوجیز حرارتی توانائی پیدا کرنے اور برقی توانائی پیدا کرنے کے لیے ٹربائن کے آپریشن کے لیے دستیاب جیوتھرمل توانائی کی صلاحیت کے لحاظ سے مختلف ہیں۔فلیش سٹیم پاور پلانٹس میں 180 سینٹی گریڈکے ارد گرد پانی کے زیر اثر ذخائر ہوتے ہیں۔ زیادہ درجہ حرارت پانی کو ابالتا ہے، اور کم دبا مائع اجزا کو چمکاتا ہے۔ بڑے پائپوں کے ذریعے، اس نظام سے بھاپ کو بجلی پیدا کرنے کے لیے ٹربائن میں ڈالا جاتا ہے۔ ایک ڈبل فلیش پلانٹ اور ٹرپل فلیش پلانٹ میں، باقی گرم پانی کو زیادہ بھاپ حاصل کرنے کے لیے کم درجہ حرارت اور کم دباو پر مرکزی ذخائر میں واپس پھینکا جاتا ہے۔خشک بھاپ پاور پلانٹ پیداواری کنوں سے پمپ کرکے خشک بھاپ براہ راست ٹربائنوں تک پہنچاتا ہے۔

پلانٹ بھاپ کا ایک کنٹرول شدہ بہا وفراہم کرتا ہے جس کو برقرار رکھنا فلیش سٹیم پاور پلانٹس کے مقابلے میں آسان ہے۔ کشش ثقل کی قوتوں کی وجہ سے مائع مرحلے کے ٹوٹنے سے بچنے کے لیے بھاپ کو مسلسل اوپر کی طرف بہنا چاہیے۔جیوتھرمل پاور پلانٹس کا سب سے تیزی سے بڑھنے والا گروپ بائنری پاور پلانٹ ہے جو کم اور درمیانے درجے کے دونوں توانائی کے وسائل استعمال کر سکتا ہے۔صرف گرمی سے چلنے والے جیوتھرمل پاور پلانٹس ڈسٹرکٹ ہیٹنگ سسٹم کو گرم پانی فراہم کر سکتے ہیں۔ ان نظاموں کو کم درجہ حرارت کی ایپلی کیشنز کے لیے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔حکومت کو چاہیے کہ وہ لائسنس فراہم کرے اور پاکستان میں جیوتھرمل ذرائع نکالنے کے لیے پالیسیاں بنائے ۔ ڈاکٹر ماجد نے کہا کہ حکام کو پاکستان میں جیوتھرمل ٹیکنالوجیز کی وسیع پیمانے پر موافقت کے لیے ملک بھر میں ان پالیسیوں کو تشکیل دینا چاہیے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۶ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

پاکستان اور آئی ایم ایف کے مذاکرات رواں ماہ...

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات رواں ماہ کے آخر میں شروع ہونے کا امکان ہے،داخلی سیاسی حالات آئی ایم ایف مشن کی آمد میں تاخیر کی وجہ بنے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے مابین نئے اقتصادی جائزے کے حوالے سے مذاکرات 15 نومبر کو ہونے تھے،حکام وزارت خزانہ نے 12 نومبر کو اعلان کیا کہ نئے اقتصادی جائزے کیلئے پاکستان اور آئی ایم ایف کے مذاکرات تاخیر کا شکار ہوگئے ہیں، اور آئی ایم ایف کا نئے مذاکرات سے پہلے طے شدہ اہداف پر عملدرآمد کا مطالبہ کردیا ہے، اور اب آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات 15 نومبر سے شروع نہیں ہوں گے۔ حکام وزارت خزانہ نے ایک بار پھر بیان جاری کیا ہے کہ پاکستان اورآئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات رواں ماہ کے آخرمیں شروع ہونیکاامکان ہے جوپانچ روزتک جاری رہیں گے۔ حکام کے مطابق داخلی سیاسی حالات آئی ایم ایف مشن کی آمد میں تاخیر کی وجہ بنے، تاہم اب رواں ماہ کے آخر میں شروع ہونے والے آئی ایم ایف کے ساتھ نویں اقتصادی جائزہ مذاکرات پانچ روز جاری رہنے کا امکان ہے۔ حکام وزارت خزانہ نے بتایا کہ 800 ارب کے اضافی ٹیکسوں کے نفاذ کا کوئی امکان نہیں، آئی ایم ایف نے ٹیکس ٹو جی ڈی پی بڑھانے پر زور دیا ہے۔ حکام وزارت خزانہ نے مزید بتایا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاشی ڈیٹا کے تبادلے کا عمل جاری ہے، اور پاکستان نےآئی ایم ایف سے مالی خسارے سمیت بعض اہداف میں نرمی کا مطالبہ کیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۶ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

لاہور، اورنج لائن کے اسٹیشن سے ڈرون طیارہ ٹک...

لاہور میں اورنج لائن ٹرین کے اسٹیشن سے ڈرون طیارہ ٹکرا گیا۔ پولیس کے مطابق اورنج لائن ٹرین کے علی ٹان اسٹیشن سیڈرون طیارہ ٹکرایا جس میں کسی قسم کا کوئی بارود نہیں ملا۔ پولیس کا کہنا ہیکہ تعین کیا جارہا ہیکہ ریموٹ کنٹرول ڈرون طیارہ کس طرف سے آیا ہے، بم ڈسپوزل اور متعلقہ حکام نے موقع پر پہنچ کر واقعے کی مختلف پہلوں سے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۶ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ارشد شریف قتل کا ٹرائل پاکستان میں بھی ہوسکت...

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق نے ریمارکس دیئے کہ ارشد شریف قتل کا ٹرائل پاکستان میں بھی ہوسکتا ہے، عمران فاروق قتل کیس کی نظیر موجود ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے سینئر صحافی ارشد شریف کی پوسٹ مارٹم رپورٹ ان کی والدہ کو فراہم کئے جانے پر درخواست نمٹا دی۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ ارشد شریف کی والدہ کو رپورٹ فراہم کردی گئی ہے۔ ارشد شریف کی والدہ کے وکیل بیرسٹر شعیب رزاق نے بھی تصدیق کی کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ اتوار کو مل گئی تھی۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ ارشد شریف کیس سے متعلق پاکستان میں کیا ہورہا ہے۔ جس پر بیرسٹر شعیب رزاق نے کہا کہ پاکستان میں بھی ایف آئی آر ہوسکتی ہے۔ چیف جسٹس عامر فارق نے ریمارکس دیئے کہ ارشد شریف قتل کیس کا ٹرائل پاکستان میں بھی ہو سکتا ہے، عمران فاروق بھی باہر قتل ہوئے تھے مگر ٹرائل پاکستان میں ہوا۔ بیرسٹر شعیب رزاق نے عدالت کو بتایا کہ ابھی پاکستان میں کیس سے متعلق کچھ نہیں ہورہا، جوڈیشل کمیشن بنانے کی درخواست ابھی زیر التوا ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے ارشد شریف کی والدہ کی درخواست نمٹا دی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۶ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

وزیراعظم شہباز شریف کی لکی مروت میں پولیس حم...

وزیراعظم شہباز شریف نے لکی مروت میں پولیس حملے پرشدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد پاکستان کے دشمن ہیں،پورا پاکستان دہشتگردی کے خلاف سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوگا،پولیس نے دہشتگردی کے خلاف ہر اول دستے کا قابل فخر کردار ادا کیا ہے۔بدھ کے روز لکی مروت میں پولیس حملے پر وزیراعظم شہباز شریف نے شدید مذمت کی، وزیراعظم شہباز شریف نے شہداء کے لواحقین سے اظہار افسوس اور تعزیت کا اظہار کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ مادر وطن پر جان قربان کرنے والے بیٹوں کو پوری قوم سلام پیش کرتی ہے،دہشت گرد پاکستان کے دشمن ہیں،حملہ آور عناصر سیاسی مفادات کی خاطر جمہوریت ، اداروں اور سماجی و سیاسی تانے بانے کو تباہ کرنے پر تلے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پورا پاکستان دہشتگردی کے خلاف سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوگا،پولیس نے دہشتگردی کے خلاف ہر اول دستے کا قابل فخر کردار ادا کیا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ خیبر پختوانخوا حکومت شہداء کو اعزازات اور شہداء پیکج دے، شہداء کے اہلخانہ سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۶ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

کورونا کے مزید 32 کیسز مثبت، 46 مریضوں کی حا...

ملک بھر میں کورونا کے مزید 32 کیسز مثبت، 46 مریضوں کی حالت تشویشناک۔قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران 8 ہزار 133 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 32 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔ اس طرح 24 گھنٹوں میں کئے گئے مثبت کورونا ٹیسٹ کی شرح 0.39 فیصد رہی ہے، مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے کوئی بھی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 46 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۶ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین پاکستان کے ساتھ قدرتی آفات سے نمٹنے کے ل...

چائنا میٹرولوجیکل ایڈمنسٹریشن (سی ایم اے) پاکستان کے محکمہ موسمیات (پی ایم ڈی) کے ساتھ قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے تعاون جاری رکھے گا، سیلاب سے بچاؤ کی تجاویز فراہم کرے گا۔چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق سی ایم اے کی جانب سے میٹرولوجیکل ڈیزاسٹر رسک مینجمنٹ کے ماہر گاؤ گی، چینی حکومت کی ماہرین کی ٹیم کے رکن ہیں جو 11 سے 21 اکتوبر تک آفات کے بعد کی تشخیص کے لیے پاکستان بھیجی گئی ۔ انہوں نے مون سون کے برساتی موسم میں بارش کے بڑے عمل کا جامع فیصلہ اور اس عمل میں بارش کا تجزیہ بھی کیا، اور سیلاب کی وجوہات اور ڈگری کی تشخیص کے لیے سائنس پر مبنی حوالہ فراہم کیا۔ چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق اس کے علاوہ ماہرین کی ٹیم نے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے ) سمیت پاکستان کے محکموں کے ساتھ مشاورت کی ہے۔ ماہرین کی ٹیم نے تفصیلی تحقیق کے لیے پاکستان کے سب سے زیادہ متاثرہ علاقے سندھ کا سفر کیا۔ پاکستان کے ہم منصبوں کے ساتھ ماہرین کی ٹیم نے آفات کے بعد کی تعمیر نو اور سیلاب پر قابو پانے اور تباہی کے خاتمے کے بارے میں خیالات کا تبادلہ کیا ہے، اور سیلاب پر قابو پانے اور آفات میں کمی کی صلاحیت کو بڑھانے کے لیے قریبی اور درمیانی اور طویل مدت میں آفات سے متاثرہ علاقوں کی تعمیر نو کے بارے میں تجاویز پیش کی ہیں۔

چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق سندھ کے علاقے میرپور خاص سے پاکستان کے مقامی سرکاری عہدیدار نے اظہار خیال کیا کہ چینی ماہرین کی ٹیم کی مہارت اور بھرپور تجربہ کافی متاثر کن تھا۔ اور اس کی مدد سے ان کا خیال تھا کہ پاکستان کے نقصانات میں کمی آئے گی۔ جون 2022 کے وسط سے پاکستان شدید مون سون بارشوں کی لپیٹ میں گیا ہے جس کی وجہ سے ملک میں ایک دہائی میں بدترین سیلاب آیا ہے۔ 11 سے 21 اکتوبر تک چینی حکومت کی ایک ماہر ٹیم نے جس کا اہتمام وزارت ایمرجنسی رسپانس نے کیا تھا، سیلاب کے بعد آفات کا جائزہ لینے کے لیے پاکستان کا دورہ کیا۔ ماہرین کی ٹیم محکمہ موسمیات، ہائیڈرولوجی، ڈیزاسٹر ریلیف، ڈیزاسٹر کنڈیشن اسیسمنٹ، سیلاب سے بچاؤ اور کنٹرول وغیرہ کی ایجنسیوں کے 11 ماہرین پر مشتمل تھی ۔

ماہرین کی ٹیم نے سیلاب پر قابو پانے میں مدد کے لیے تحقیق کی اور گہرائی سے تبادلہ خیال کیا۔ سی ایم اے کے مطابق وہ جون سے پاکستان میں مون سون کے سیلابوں پر پوری توجہ دے رہا ہے اور موسمیاتی سیٹلائٹ کی نگرانی میں پی ایم ڈی کے ساتھ (خاص طور پر FYـ3 اور FYـ4 سیٹلائٹس) اور سیلاب کی نگرانی اور تجزیہ کے لیے ریموٹ سینسنگ، موسمیاتی معلومات کی ایپلی کیشن موسم کی پیشن گوئی، وغیرہ میں تعاون کر رہا ہے ۔ سی ایم اے کے ورلڈ میٹرولوجیکل سینٹر بیجنگ کی ویب سائٹ پر پی ایم ڈی کا صارف اکاؤنٹ ریئل ٹائم میں عالمی ماڈل پروڈکٹس کے حوالے سے تیار کیا گیا ہے، جو آفات سے نمٹنے کے لیے موسمی خدمات کی مدد کرتا ہے۔ اس کے علاوہ پاکستان میں سی ایم اے کاسٹ سسٹم کو نئے آلات اور اپ ٹو ڈیٹ ایپلی کیشن پلیٹ فارمز کے ساتھ اپ گریڈ کیا گیا ہے۔چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق سی ایم اے نے کہا کہ پی ایم ڈی کے ساتھ تعاون کو مزید تقویت اور تکنیکی تبادلے کر یں گے تاکہ مشترکہ طور پر آفات سے نمٹنے اور موسمیاتی تبدیلیوں کے ردعمل کی صلاحیت کو بڑھایا جا سکے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۶ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

لکی مروت،پولیس وین پر دہشتگردوں کا حملہ، اے...

لکی مروت میں پولیس موبائل پر دہشت گروں کا حملہ، 6 پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔ لکی مروت میں تھانہ ڈاڈیوالہ کی حدود میں دہشت گردوں نے پولیس موبائل پر حملہ کیا، پولیس چوکی عباسہ خٹک کی موبائل گاڑی کو نشانہ بنایا گیا ہے جس میں پولیس اہلکار سوار تھے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کے حملے میں شہید ہونے والوں میں موبائل کا ڈرائیور اور ڈیوٹی انچارج اے ایس آئی بھی شامل ہیں جبکہ شہید ہونے والوں کی شناخت اسسٹنٹ سب انسپکرٹر علم دین، کانسٹیبل پرویز، احمد، دل جان، عبداللہ اور محمود کے ناموں سے ہوئی ہے۔ ڈی پی او کے مطابق واقعے کے بعد علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی اور دہشتگردوں کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن کیا جارہا ہے۔ وزیراعظم میاں شہباز شریف نے پولیس وین پر دہشتگردوں کے حملہ کی شدید مذمت کی ہے۔طوزیراعظم کا کہنا تھا کہ مادر وطن پر جان قربان کرنے والے بیٹوں کو قوم سلام پیش کرتی ہے، پولیس نے دہشتگردی کیخلاف ہر اول دستے کا کردار ادا کیا ہے، پورا پاکستان دہشتگردی کیخلاف سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوگا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۶ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

حکومت کچھ ڈلیورنہیں کرسکی، تباہ حال معیشت می...

سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ حکومت نااہل بانجھ کچھ ڈلیورنہیں کرسکی، سنگین تباہ حال معیشت میں بھی غیرسنجیدہ ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں شیخ رشید احمد نے لکھا کہ انتہائی اہم تعیناتی پر ہیجان برپا کر دیا ہے، لندن میں کہتے ہیں تعیناتی پر مشاورت کر رہے ہیں، پاکستان میں کہتے ہیں ابھی سمری نہیں آئی ساری دنیا میں پاکستان کا مذاق اڑ رہا ہے، اداروں اور عدلیہ پر اہم ذمہ داری آگئی ہے۔ سابق وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ جو چاہتے ہیں وہ ممکن نہیں، جو لانا چاہتیہیں وہ آنہیں سکتا، رضیہ بٹ کا ناول لندن فسانہ ہے جہاں علاج بہانہ ہے، حکومت کو سیاسی شہادت ملے گی نہ سیاسی غازی۔ سربراہ عوامی مسلم لیگ نے مزید کہا کہ حکمران سیاسی ہتھیار پھینکیں گے اور غش کھائیں گے،عمران خان کا لانگ مارچ 20/21 نومبرتک راولپنڈی آسکتا ہے، جمعہ کو دوپہر3 بجے لال حویلی میں پریس کانفرنس کرونگا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۶ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چینی صدر کا جی 20 سربراہی اجلاس میں دور حاضر...

بالی، انڈونیشیا (شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ نے گروپ آف 20 سربراہی اجلاس سے خطاب میں کہا ہے کہ مشکلات کا سامنا کرتے ہوئے تمام ممالک انسانیت کے مشترکہ مستقبل کے ساتھ ایک معاشرے کا نظریہ اپنائیں اور امن ، ترقی اور مشتر کہ جیت کے تعاون کی وکالت کریں۔

شی جن پھنگ نے جی 20 کے تمام ارکان سے کہاکہ وہ تمام اقوام کی ترقی کو فروغ دینے، پوری انسانیت کی فلاح و بہبود کو بہتر بنانے اور دنیا بھر کی ترقی کو آگے بڑھانے میں مثالی قیادت کریں۔

انہوں نے 3 نکاتی تجویز پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں عالمی ترقی کو زیادہ جامع ، سب کے لئے مفید اور زیادہ لچکدار بنانا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ بالی سربراہی اجلاس کا موضوع  مشترکہ بحالی ، مشترکہ استحکام  ہے جو کہ ترقی پذیر ممالک کی ترقی میں تعاون ، غیرمساوی اورغیر متوازن عالمی بحالی کی روک تھام کے لئے جی 20 کے عزم بارے ایک مثبت پیغام دیتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں معاشی بحالی کے لیے عالمی شراکت داری قائم کرنے، ترقی کو ترجیح دینے اور لوگوں پر توجہ مرکور رکھنے ، ترقی پذیر ممالک کو درپیش مشکلات کو ہمیشہ ذہن میں رکھنے اور ان کے خدشات کو دور کرنے کی ضرورت ہے۔ جی 20 میں افریقی یونین کی شمولیت کا چین حامی ہے۔ 

شی جن پھنگ نے تمام فریقین پر زور دیا کہ وہ نوول کرونا وائرس کے خلاف بین الاقوامی تعاون کو مزید گہرا کرتے رہیں تاکہ معاشی بحالی کے لئے ایک مستحکم ماحول پیدا کیا جاسکے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں عالمی افراط زر پر قابو پانا چاہئے اور منظم اقتصادی اور مالی خطرات کو کم کرنا چاہئے۔ خاص طور پرترقی یافتہ معیشتوں کو اپنی مانیٹری پالیسی ایڈجسٹمنٹ سے منفی اثرات کم کرنا اور اپنے قرض کو پائیدار سطح پر رکھنا چاہیے۔

چین نےیاؤ گان۔ 34 ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ روان...

جیوچھوان(شِنہوا) چین نے شمال مغرب میں  واقع  جیو چھوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے یاؤ گان۔ 34  سیریز کا ایک نیا ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ کا میابی کے ساتھ خلا میں بھیج دیا ہے۔

یاؤ گان-34 صفر تین سیٹلائٹ کو  لانگ مارچ-سی 4 راکٹ کے ذریعے منگل کی صبح 9بجکر 38 منٹ (بیجنگ  وقت کے مطابق ) پرخلا میں روانہ کیا گیا جو کامیابی کے ساتھ اپنے طے شدہ  مدار میں داخل ہوا۔

اس ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ کو زمینی وسائل کے سروے، شہری منصوبہ بندی، فصلوں کی پیداوار کے تخمینہ  اور آفات سے بچاؤ اوراس میں کمی  جیسے شعبوں میں استعمال کیا جائے گا۔

یہ لانگ مارچ کیرئر راکٹ سیر یز کی پروازکا 450 واں مشن تھا۔

۱۵ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چینی صدر کی ہالینڈ کے وزیراعظم سے ملاقات

بالی، انڈونیشیا(شِنہوا) چین کےصدرشی جن پھنگ اور ہالینڈ کے وزیراعظم مارک روٹے کے درمیان منگل کی سہ پہر انڈونیشیا کے سیاحتی مقام بالی میں ملاقات ہوئی۔ ملاقات کے دوران شی نے بتایا کہ اس سال چین اورہالینڈ کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 50ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔ چینی صدر نے کہا کہ دوطرفہ تعلقات کا سب سے قیمتی تجربہ یہ ہے کہ یہ تعلقات  کھلے  اور عملی بنیادوں پر قائم ہیں ، انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کو اپنی کھلی اور عملی جامع تعاون پر مبنی شراکت داری میں نئی پیش رفت کرنی چاہیے۔ صدر شی نے کہا کہ ان کا ملک ہالینڈ کے ساتھ حقیقی کثیرالجہتی تعلقات کو برقرار رکھنے اور اس پر عمل  اور  اقتصادی عالمگیریت کی درست سمت پر گامزن رہتے ہوئے عالمی تجارتی تنظیم کے ساتھ کثیرالطرفہ تجارتی نظام کے تحفظ اور مشترکہ طور پر ترقی کے لیے سازگار بین الاقوامی ماحول کی تشکیل کا خواہاں ہے ۔ اس موقع پر  روٹے نے کہا کہ انہیں ہالینڈ اورچین کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 50ویں سالگرہ کے خصوصی سال میں صدر شی سے دوبارہ ملاقات پر خوشی ہوئی ہے۔

بی 20 کا عالمی اقتصادی بحالی کے لئے اتحاد او...

بالی، انڈونیشیا (شِنہوا) عالمی کاروباری رہنماؤں نے بزنس 20 (بی 20) سربراہی اجلاس میں مضبوط بحالی ، جامع اور پائیدار ترقی پر کے لئے مضبوط بین الاقوامی تعاون پر زور دیا ہے ۔ بی 20 گروپ آف  20(جی 20) کے کاروباری امور کی نمائندگی کرتا ہے۔

دو روزہ تقریب کے اختتامی اجلاس پر انڈونیشیا کے صدر جوکو ویدودو نے عالمی کاروباری برادری پر زور دیا کہ وہ پرامید رہیں اور عالمی بحالی کے لیے مل کر کام کریں۔

ویدودو نے کہا کہ میں کہتا ہوں کہ ہرمسئلے یا مشکل میں ہمیشہ ایک روشن پہلو ہوتا ہے۔ اس لئے مایوس نہ ہوں ۔ انہوں نے آج کی دنیا کو درپیش متعدد بحرانوں کا بھی ذکر کیا جس میں جاری نوول کرونا وائرس عالمی وبا، عالمی کشیدگی ، خوراک ، توانائی اور مالیاتی بحران شامل ہے۔

بی 20 انڈونیشیا کی چیئرپرسن شنتا ودجاجا کمادانی نے کہا کہ رواں برس کا بی 20 سربراہی اجلاس عالمی کاروباری برادری کو معاشی پالیسیوں ، سرمایہ کاری ، تجارت اور دیگر شعبوں پر جی 20 رہنماؤں کو قابل عمل پالیسی سفارشات فراہم کرنے کے لئے ہواہے۔

ایوان صنعت و تجارت انڈونیشیا کے چیئرمین اور انڈونیشیا میں بی 20 کے میزبان ارشد راشد نے کہا کہ بی 20 سربراہی اجلاس عالمی کاروباری اور فکری رہنماؤں کو کاروباری نقطہ نظر سے اہم اقتصادی مسائل حل کرنے ، ترجیحی وجوہات پر اتفاق رائے اور مشترکہ مقصد تلاش کرنے کی امید پر منعقد کیا گیا تھا، تاکہ متحدہ محاذ پر آگے بڑھا جا سکے ۔

بی 20 سربراہی اجلاس ، جی 20 کی رکن معیشتوں کے کاروباری نمائندوں کا سربراہی اجلاس ہے جو دنیا بھر کے کاروباری اداروں کی عالمی معاشی حکمرانی میں شراکت داری کے لئے ایک اہم پلیٹ فارم کے طور پر کام کرتا ہے۔

گروپ آف 20 کا سربراہی اجلاس منگل اور بدھ کو انڈونیشیا کے تفریحی جزیرے بالی میں ہورہا ہے۔

گروپ آف 20 کے سربراہی اجلاس کا موضوع مشترکہ بحالی ، مشترکہ استحکام ہے۔ اجلاس 3 اہم امور پر توجہ مرکوز کرے گا جن میں عالمی صحت کا نظام ، پائیدار توانائی کی منتقلی اور ڈیجیٹل تبدیلی شامل ہے۔

۱۵ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چینی صدر کی جنوبی افریقی ہم منصب سے ملاقات

بالی، انڈونیشیا(شِنہوا) چین کے صدرشی جن پھنگ نے انڈونیشیا کے سیاحتی مقام بالی میں منگل کی سہ پہر جنوبی افریقہ کے صدر سیرل رامافوسا سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران چینی صدرنے کہا کہ ان کے ملک نے ہمیشہ چین-جنوبی افریقہ تعلقات کو تزویراتی نقطہ نظر سے دیکھا ہے اور یہ کہ وہ جنوبی افریقہ کے ساتھ سیاسی باہمی اعتماد کو مستحکم کرنے اور دوطرفہ  جامع تزویراتی شراکت داری کو مزید فروغ دینے کے لیے تیار ہے۔

رامافوسا نے صدر شی کو کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کا دوبارہ جنرل سیکرٹری منتخب ہونے پر ایک بار پھر مبارکباد دی۔ انہوں نےسی پی سی کی 20ویں نیشنل کانگریس کی مکمل کامیابی اور چین کی ترقی میں شاندار کامیابیوں پر بھی مبارکباد دی۔ صدر رامافوسا نے کوویڈ-19کے خلاف جنگ میں جنوبی افریقہ اور دیگر افریقی ممالک کو قابل قدر مدد فراہم کرنے اور افریقی ممالک کو قرضوں کے بحران کو کم کرنے میں مدد  پر چین کا شکریہ ادا کیا۔

اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ ان کا ملک ماحول دوست ترقی اورانرجی ٹرانزیشن  میں چین کے تجربے سے سیکھنے، بیلٹ اینڈ روڈ تعاون میں فعال طور پر شرکت  اور سرمایہ کاری اور تعاون کے لیے چینی کاروباری اداروں کے لیے اپنے دروازے کھولنے پر تیار ہے، رامافوسا نے کہا کہ جنوبی افریقہ  بغیر کسی ہچکچاہٹ کے ایک چین کے اصول کو مضبوطی سے برقرار رکھے گا۔

چین کا تیان ژو ۔4 ما ل بردار خلائی جہاز ایک...

بیجنگ (شِنہوا) چین کا تیان ژو ۔4 ما ل بردار خلا ئی جہاز  شین ژو-14 مشن کے عملے کی مدد کی ذ مہ داری کے ساتھ  ایک بار پھر فضا میں داخل ہو گیاہے ۔

چین کے انسان بردار خلائی ادارے نے منگل کے روز بتایا کہ خلائی جہاز صبح 7 بج کر 21 منٹ (بیجنگ وقت کے مطابق )پر  قابو میں رہتے ہوئے فضا میں دوبارہ داخل ہوا۔

 فضا میں دوبارہ داخلے کے دوران خلائی جہاز کا زیادہ تر حصہ جل گیا ہے ۔ بہت تھوڑی مقدار میں اس کا ملبہ جنوبی بحرالکاہل کے پہلے سے طے شدہ پانیوں میں گر گیاہے ۔

تیان ژو۔4 ما ل بردار خلائی جہاز 10 مئی کو جنوبی صوبہ ہائی نان میں وین چھانگ خلائی جہاز کے روانگی مقام  سے بھیجا گیا ۔  اس کے ذریعے چین کے خلائی اسٹیشن تک تقریباً 6 ٹن سامان منتقل کیا گیا۔

ادارے نے کہا ہے کہ خلائی جہاز 9 نومبر کو خلائی اسٹیشن سے روانہ ہوا اور بعد ازاں  اس نے خلائی ٹیکنالوجی پر تجربات کیےہیں ۔

۱۵ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

گروپ آف 20 کا 17 واں سربراہی اجلاس شروع ہوگی...

بالی ، انڈونیشیا (شِنہوا) گروپ آف 20 کا 17 واں سربراہی اجلاس شروع ہوگیا جبکہ اس کا مر کزی ایجنڈا  معاشی بحالی صحت عامہ کا نظام اور ماحولیاتی تبدیلیاں ہے۔ 

اس دو روزہ سربراہی اجلاس کا موضوع  مشترکہ بحالی، مشترکہ استحکام ہے۔ اس میں دیگر موضوعات بشمول ڈیجیٹل تبدیلی، خوراک اور توانائی کے تحفظ بارے تبادلہ خیال بھی کیا جائے گا۔

عالمی برادری کو بڑی معیشتوں سے توقع ہے کہ وہ میکرو اکنامک پالیسیوں پر ہم آہنگی مستحکم کریں گی اور سربراہی اجلاس میں کثیر الجہتی ، کشادگی ، شمولیت اور فائدہ مند تعاون کو فروغ دیں گی۔

گروپ آف 20 کا قیام 1999 میں عمل میں آیا تھا، یہ مالی اور معاشی امور پر عالمی تعاون کے لئے ایک مرکزی فورم کا درجہ رکھتا ہے۔ اس کے رکن ممالک کی تعداد 19 ہے جبکہ 20 واں رکن یورپی یونین ہے۔

ارجنٹائن، آسٹریلیا، برازیل، کینیڈا، چین، فرانس ، جرمنی ، بھارت ، انڈونیشیا، اٹلی، جاپان، میکسیکو، روس، سعودی عرب، جنوبی افریقہ ، جنوبی کوریا ، ترکی، برطانیہ اور امریکہ اس کے ارکان ہیں۔

چینی صدر شی کی فرانسیسی صدر سے ملاقات

بالی ، انڈونیشیا (شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ نے فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون سے ملاقات کی ہے۔ملا قات  میں شی جن پھنگ نے اس بات کا ذکر کیا کہ گزشتہ 3 برس میں دونوں فریقین نے مختلف ذرائع سے قریبی رابطے کئے ہیں تاکہ چین ۔ فرانس تعلقات میں ترقی کی مثبت رفتار کو برقرار رکھا جاسکے ۔ دونوں ممالک نے اہم تعاون پر مثبت پیشرفت کی ہے۔

اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ اس وقت دنیا بدامنی اور تبدیلی کے ایک نئے دور میں داخل ہوگئی ہے۔ شی جن پھنگ نے کہا کہ کثیر قطبی دنیا میں دو اہم قوتوں ، چین اور فرانس ، چین اور یورپی یونین کو آزادی اور خودمختاری کے تحت کھلے پن اور تعاون پر عمل کرنا چاہئے تاکہ دوطرفہ تعلقات صحیح راستے پر مستحکم پیشرفت کے ساتھ آگے بڑھیں، اور دنیا کو مستحکم اور مثبت توانائی مہیا کرسکیں۔

چینی صدر نے زور د یتے ہوئے کہا کہ چین کی اعلیٰ سطح کے کھلے پن کے فروغ کی کوششیں  اور چینی جدیدیت کو آگے بڑھانے میں اس کی پیش قدمی فرانس سمیت دنیا کے تمام ممالک کو نئے مواقع فراہم کرے گی۔

میکرون نے کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ  کی مرکزی کمیٹی کا دوبارہ جنرل سیکرٹری منتخب ہونے اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 20 قومی کانگریس کی مکمل کامیابی پر شی جن پھنگ کو گرم جوشی سے مبارکباد دی۔

میکرون نے کہا کہ فرانس آزاد سفارتکاری کا حامی اور بلاک تصادم کا مخالف ہے۔

میکرون نے کہا کہ موجودہ کشیدہ عالمی صورتحال کے پیش نظر ، فرانس کو امید ہے کہ وہ چین کے ساتھ باہمی احترام ، مساوات اور باہمی تعاون کو برقرار رکھے گا ، اعلی سطح کے تبادلے و مکالمے مضبوط بنائے گا ، معیشت اور تجارت ، ہوا بازی کے ساتھ ساتھ سویلین جوہری توانائی جیسے شعبوں میں تعاون کو وسعت دے گا اور چینی کاروباری اداروں کو فرانس میں تعاون کرنے کا خیرمقدم کرے گا۔