• Columbus, United States
  • |
  • ٢٣ نومبر، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | سی-پیک

امریکی ریاست ورجینیا کے سپر اسٹور میں فائرنگ...

امریکی ریاست ورجینیا کے وال مارٹ سپر اسٹور میں فائرنگ سے 6 افراد ہلاک ہوگئے، فائرنگ کے واقعے میں حملہ آور بھی مارا گیا،امریکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ورجینیا کے چیسپیک شہر میں تھینکس گِونگ ڈے منانیکی چھٹی سے قبل پیش آیا،پولیس نے واقعے میں 6 افراد کی ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے،پولیس کا کہناتھا کہ انہیں یقین ہے کہ حملہ آور ایک ہی تھا جو ہلاک ہوگیا ہے تاہم پولیس نے یہ واضح نہیں کیا کہ مشتبہ حملہ آور کی موت کیسے ہوئی،وال مارٹ انتظامیہ نے اپنے بیان میں اس المناک واقعے پر صدمے کا اظہار کیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۴ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

عمران خان اب وہ امریکا سے تعلقات ٹھیک کرنا چ...

امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مشیر لیزا کرٹس نے کہا ہے کہ عمران خان نے اپنی حکومت کے خاتمے کے بعد امریکا پر الزام لگایا مگر اب وہ امریکا سے تعلقات ٹھیک کرنا چاہتے ہیں۔ویبینار میں گفتگو کرتے ہوئے لیزا کرٹس نے کہا کہ عمران خان کے حکومت میں آنے یا نہ آنے سے پاک امریکا تعلقات پر اثر نہیں ہوگا،سابق امریکی صدر کی مشیر کا کہنا تھا کہ ہائبرڈ جمہوریت پاکستان کے لیے ٹھیک نہیں کیونکہ یہ فطری طور پر حکومت کی غیر مستحکم شکل ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۴ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

برطانوی حکومت کی مرضی کے بغیر اسکاٹ لینڈ میں...

برطانوی حکومت کی مرضی کے بغیر اسکاٹ لینڈ میں دوسرے آزادی ریفرنڈم کا انعقاد ممکن نہیں، برطانیہ کی سپریم کورٹ نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا مانا کہ مجوزہ ریفرنڈم کی حیثیت صرف مشاورتی ہے لیکن اہم سیاسی مضمرات کی وجہ سے کسی بھی ایسے اقدام کو پارلیمانی منظوری درکار ہوگی،اس موقع پر اسکاٹش نیشنل پارٹی کی سربراہ نکولا اسٹرجن کا کہنا تھا وہ عدالتی فیصلے کا احترام کرتی ہیں لیکن ساتھ ہی انہوں نے برطانوی حکومت پر جمہوری حقوق صلب کرنے کا الزام لگایا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۴ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

یوکرینی تنصیبات پر روسی حملے یوکرین میں انسا...

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او)کے ریجنل ڈائریکٹر برائے یورپ ڈاکٹر ہنس کلوج نے خبردار کیا ہے کہ یوکرینی تنصیبات پر روسی حملے یوکرین میں انسانی المیے کو جنم دے سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بجلی کے بغیر اسپتالیں اپنا کام جاری نہیں رکھ سکتی، میٹرنٹی یونٹس کو انکوبیٹرز، ویکسین ڈیپو کو ریفرجریٹرز کی ضرورت ہوتی ہے اور سرجری کیلئے بھی بجلی کی ضرورت ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم دیکھ رہے ہیں کہ 50 فیصد سویلین انرجی تنصیبات کو تباہ کر دیا گیا ہے، اب موسم کی تبدیلی اور درجہ حرارت میں مائنس 20 ڈگری کمی کے بعد یوکرین میں صورتحال سنگین شکل اختیار کر سکتی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۴ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

یوکرین پر پے در پے روسی میزائل حملوں کے نتیج...

یوکرین پر روس کی جانب سے پے در پے میزائل حملوں کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ پاور اسٹیشنز پر حملوں کے نتیجے میں دارالخلافہ کیف اور اوڈیسا سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی ہے،غیرملکی میڈیا کے مطابق گذشتہ ایک ہفتے کے دوران روس کی جانب سے لگاتار میزائل حملوں میں اہم یوکرینی تنصیبات سمیت پاور اسٹیشز کو خاص طور پر نشانہ بنایا جا رہا ہے، حالیہ حملوں کے نتیجے میں دارالخلافہ کیف سمیت کئی اہم یوکرینی شہر بجلی سے محروم ہو گئے ہیں،دوسری جانب یوکرینی دارالخلافہ کے قریبی شہر ویشارڈ میں اپارٹمنٹ بلاک تباہ ہو گیا ہے جہاں فائر فائٹرز اور امدادی رضاکاروں کی جانب سے متاثرین کے ریسکیو کرنے کی کوششیں جا ری ہیں،یوکرینی نیشنل پولیس کا کہنا ہے کہ یوکرین کے مختلف شہروں پر گزشتہ روز ہونے والے روسی حملوں کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ 36 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں،نیشنل پولیس کے مطابق حملوں کے نتیجے میں 16 اہم تنصیبات اور رہائشی عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا ہے جبکہ یوکرین کے کئی علاقے اندھیرے میں ڈوب گئے ہیں۔یوکرینی ائیر فورس کا کہنا تھا کہ روس کی جانب سے داغے گئے 70 کروز میزائلوں میں سے 50 کو تباہ کر دیا گیا تھا،

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یوکرین کے ڈپٹی وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ روسی حملوں کے نتیجے میں مالدووا کے اطراف میں آدھے سے زیادہ علاقے بجلے سے محروم ہو گئے ہیں جبکہ تین یوکرینی پاور اسٹیشنز، بجلی کے قومی نیٹورک سے کٹ گئے ہیں۔یوکرینی حکام کا کہنا تھا کہ روس کی جانب سے پورے ملک پر ایک ساتھ حملہ کر دیا گیا ہے، یوکرین کے ڈپٹی ہیلتھ منسٹر کا کہنا تھا کہ آج پورا ملک حملے کی زد میں ہے اور پہلے بھی ہم دارالخلافہ کیف اور دیگر شہروں پر حملے دیکھ چکے ہیں،انہوں نے کہا کہ حملوں کا سلسلہ ابھی تک تھما نہیں ہے اس لیے ہونے والے نقصانات کا اندازہ نہیں لگایا جا سکتا تاہم کچھ گھنٹوں میں صورتحال واضح ہو جائے گی،یوکرینی ڈپٹی ہیلتھ منسٹر نے کہا کہ اب تک تمام زخمیوں کو اسپتال پہنچا دیا گیا ہے جبکہ ساتھ ہی خصوصی ایمرجنسی ٹیمیں بھی تشکیل دی گئی ہیں تاکہ زاپروژیا شہر کی دیگر اسپتالوں میں بھی زخمیوں کی منتقلی کو یقینی بنایا جا سکے،انہوں نے کہا کہ ملک میں روسی حملوں کے نتیجے میں1000 سے زائد طبی مراکز کو نقصان پہنچا ہے جبکہ 143 طبی مراکز مکمل تباہ ہو گئے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۴ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

طالبان حکومت میں پہلی بار خواتین سمیت 19 افر...

طالبان حکومت میں پہلی بار عدالت کی جانب سے خواتین سمیت 19 افراد کو کوڑوں کی سزا دی گئی،غیر ملکی میڈیا کے مطابق افغان صوبے لوگر میں چوری اور اخلاقی جرائم میں ملوث 19 افراد کو کوڑوں کی سزا دی گئی، افغان عدالت کے حکم پر 10 مردوں اور 9 خواتین کو کوڑے مارے گئے۔ طالبان حکومت میں پہلی بار کسی عدالت نے کوڑوں کی سزا سنائی تاہم کوڑوں کی سزا سرعام نہیں دی گئی_طالبان کے رہبر اعلی ہیبت اللہ اخوندزادہ نے رواں ماہ عدالتوں کو شرعی اسلامی قوانین کے مکمل نفاذ کی ہدایت کی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۴ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

پاکستان چین کے ساتھ تعاون کو بہت اہمیت دیتا...

وفاقی وزیر برائے سمندری امور سید فیصل علی سبزواری نے کہا کہ پاکستان ٹیکنالوجی کی منتقلی سمیت متعدد شعبوں میں چین کے ساتھ قریبی تعاون کو بہت اہمیت دیتا ہے۔ گوادر پرو کے مطابق شنگھائی میں منعقدہ دوسرے نارتھ بند فورم 2022 کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سید فیصل علی سبزواری نے جہاز رانی اور بحری صنعت میں قریبی دوطرفہ تعاون کی اہمیت پر روشنی ڈالی، انہوں نے مزید کہا کہ ملک ڈیجیٹل اور گرین پورٹس کو ترقی دینے،مقام اور خطے میں ٹرانزٹ اور نقل و حمل کے مرکز کے طور پر اس کی پوزیشن کو فروغ د کے لیے کوشاں ہے۔ شنگھائی میں پاکستان کے قونصل جنرل اور دیگر حکام نے بھی فورم میں شرکت کی۔گوادر پرو کے مطابق گرین ، انٹیلجینٹ اینڈرزیلینٹ( لچکدار) گلوبل شپنگ اینڈ ایوی ایشن کے ذریعے گلوبل پارٹنرشپ' کے اعنوان سے منعقدہ فورم کا مقصد جہاز رانی اور بحری صنعت میں بین الاقوامی تعاون کے فروغ پر غور و خوض کرنا اور مزید لچکدار اور قابل اعتماد سپلائی چین سروس نیٹ ورک اور عالمی اقتصادی منظر نامے میں طویل وبائی اثرات اور اتار چڑھاو کے درمیان بین الاقوامی شپنگ انڈسٹری کے ہموار آپریشن کو مشترکہ طور پر فروغ دینے کے لیے مل کر کام کرنے کے طریقے تجویز کرنا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۴ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

سپریم کورٹ کاسیکرٹری داخلہ اور چیف سیکرٹری س...

سپریم کورٹ نے سیکرٹری داخلہ اور چیف سیکرٹری سندھ کو لاپتہ بچیوں کی بازیابی کا حکم دیدیا۔ لاپتہ بچیوں کی بازیابی سے متعلق کیس کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی، دوران سماعت عدالت عظمی نے حکم دیتے ہوئے کہا کہ سیکرٹری داخلہ اور چیف سیکرٹری بچیوں کی بازیابی کے اقدامات اٹھائیں، بچیوں کی بازیابی سے متعلق رپورٹ جنوری کے پہلے ہفتہ میں پیش کی جائے۔ اس موقع پر مہرین بلوچ کی والدہ نے کہا کہ میری بچیوں کو سابق خاوند آصف بلوچ نے چھ سال سے لاپتہ کر رکھا ہے، ماسوائے سپریم کورٹ کے کسی عدالتی فورم سے بازیابی کی امید نہیں۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے شہریوں کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے، اگر کوئی شہری لاپتہ ہے تو ریاست کی ذمہ داری ہے اسکو ٹریس کرے۔ دوران سماعت جسٹس اطہر من اللہ نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ ریاست بچیوں کی بازیانی میں ناکام ہوتی ہے تو کس کو ذمہ ٹھہرائیں، بچیوں اور والد سے متعلق کچھ خفیہ انفارمیشن ہیں۔ ڈی آئی جی حیدر آباد نے مقف اپنایا کہ بچیوں کی بازیابی کیلئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں، عدالت عظمی نے کیس کی مزید سماعت ملتوی کردی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۴ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

جنرل عاصم منیرکو نیا آرمی چیف اور جنرل ساحر...

وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے لیفٹننٹ جنرل عاصم مینر کو نیا چیف آف آرمی اسٹاف مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کی جانب سے نئے آرمی چیف کی تعیناتی سے متعلق سمری صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو ارسال کردی گئی ہے۔ دوسری جانب لیفٹننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا کو چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ قبل ازیں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات کی جانب سے مائیکرو بلاگنگ سائٹ پر پاک فوج کے اعلی عہدوں کی تعیناتی سے متعلق بیان جاری کیا گیا۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنا پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے آئینی اختیار استعمال کرتے ہوئے جنرل عاصم منیر کو نیا آرمی چیف جبکہ لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا کو چئیرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جبکہ سمری منظوری کیلئے صدر مملکت کو ارسال کر دی گئی ہے۔ تعیناتی کے اعلان کے بعد میڈیا سے گفتگو میں وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا وزیراعظم شہباز شریف نے سمری صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو بھجوادی ہے ، وزیراعظم نے آئینی اختیار استعمال کرتے ہوئے فیصلہ کیا ہے پوری پریس ریلیز تفصیلی طور پر وزیراعظم آفس سے جاری کر دی جائے گی ، یہ پریس ریلیز وزیراعظم آفس کی ہے میں شیئر نہیں کرسکتا ۔

انہوں نے کہا کہ آئین اور قانون کے تحت معاملات طے پائے گئے ہیں، پوری امید ہے کہ صدر مملکت وزیراعظم کی ایڈوائس پر کوئی ایسا تنازعہ نہیں کھڑا کریں گے یہ معاملات آئینی طور پر طے پائے ہیں، اس کو سیاسی نقطہ نظر سے نہیں دیکھنا چاہیے ، آئین اور قانون کے تحت نقطہ نظر کو دیکھناان کا حق بنتا ہے ، یہ ایڈوائس کسی اور نہیں بلکہ وزیراعظم کی ہے ، صدر مملکت ادارے کے سپریم کمانڈر ہیں، صدر مملکت کو پاک فضائیہ ،نیوی اور فوج کو متنازعہ نہیں بنانا چاہیے ، یہ ایک مقدس فریضہ ہے ، آئین کے تحت اس فریضے کو نمٹائیں ، یہ ایڈوائس وزیراعظم کی ہے میری کنفرمیشن کی کوئی اوقات نہیں ہے آئین اور میرٹ کے مطابق تعیناتی کی جاری ہے ۔ لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر سب سے سینئر لیفٹیننٹ جنرل ہیں، ستمبر 2018 میں انہیں دو سٹار جنرل کے عہدے پر ترقی دی گئی تھی

لیکن دو ماہ بعد چارج سنبھالا۔ لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر ایک بہترین افسر ہیں، عاصم منیر منگلا میں آفیسرز ٹریننگ سکول پروگرام کے ذریعے سروس میں شامل ہوئے اور فرنٹیئر فورس رجمنٹ میں کمیشن حاصل کیا، وہ اس وقت سے موجودہ چیف آف آرمی اسٹاف کے قریبی ساتھی رہے ہیں جب سے انہوں نے جنرل باجوہ کے ماتحت بریگیڈیئر کے طور پر فورس کمانڈ ناردرن ایریاز میں فوجیوں کی کمان سنبھالی تھی جہاں اس وقت جنرل قمر جاوید باجوہ کمانڈر ایکس کور تھے۔ بعد ازاں انہیں 2017 کے اوائل میں ڈی جی ملٹری انٹیلی جنس مقرر کیا گیا اور اگلے سال اکتوبر میں آئی ایس آئی کا سربراہ بنا دیا گیا۔ تاہم اعلی انٹیلی جنس افسر کے طور پر ان کا اس عہدے پر قیام مختصر مدت کے لیے رہا، آٹھ ماہ کے اندر ان کی جگہ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کا تقرر کردیا گیا تھا۔ جی ایچ کیو میں کوارٹر ماسٹر جنرل کے طور پر منتقلی سے قبل انہیں گوجرانوالہ کور کمانڈر کے طور پر تعینات کیا گیا تھا جہاں وہ اس عہدے پر وہ دو سال تک فائز رہے تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۴ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پر لاپتا شہری باز...

ہائی کورٹ کے حکم پر لاپتا شہری بازیاب ہوگیا، جب کہ پولیس نے مقدمہ اور گرفتاری ظاہر کرکے ہتھکڑی لگا کر عدالت میں پیش کردیا۔ 17 نومبر سے اسلام آباد کے علاقے جی ایٹ سے لاپتا شہری عثمان شاہ کی بازیابی اور اس سے 70 لاکھ روپے بھتہ مانگنے کے کیس کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہوئی۔ پولیس نے بازیاب ہونے والے شہری کو ہتھکڑی لگا کر عدالت میں پیش کیا۔ چیف جسٹس عامر فاروق نے پولیس کے رویے پر اظہار برہمی کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ اس کیس میں ہم آبزرویشن دیں گے۔عدالت نے مغوی کی عدم بازیابی پر آئی جی کو طلب کیا تھا ۔ دوران سماعت بازیاب شہری روسٹرم پر آگیا۔ چیف جسٹس نے سوال کیا آپ کو کس نے اور کب اٹھایا تھا، کہاں لے کر گئے تھے، جس پر بازیاب شہری نے جواب دیا کہ مجھے 17 تاریخ کو اسلام آباد سے اٹھایا گیا۔ کچھ پتا نہیں کہاں لے گئے ۔ چیف جسٹس نے پولیس سے استفسار کیا کہ کیا آپ اسے سمجھا کر لائے ہیں؟۔

بازیاب شہری عثمان شاہ کے مطابق 17 نومبر کو آنکھوں پر پٹی باندھ کر کچھ لوگ لے گئے تھے ۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کیا بندہ پولیس کے پاس تھا ؟۔ اسٹیٹ کونسل نے جواب دیا پولیس کے پاس نہیں تھا۔ سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ہم نے کل شام انہیں گرفتار کیا ہے، ان پر کیس ہے۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ شام میں اچانک کیا معجزہ ہوا ۔ ہم نے کہا تھا آئی جی آئے گا اور ساتھ بندہ ہی آگیا ۔ یہ پرچہ آپ نے اس کے خلاف ڈالا ہے ،میں آبزرویشن دوں گا۔ پولیس کے اس کنڈکٹ سے متعلق میں لکھوں گا ۔ میں اپنے فیصلوں کے ذریعے بولتا ہوں ۔ بازیاب شہری کے وکیل شیر افضل نے بتایا کہ کل عدالت میں کوئی ایسی بات نہیں ہوئی کہ ان کے خلاف کوئی مقدمہ ہے۔ انہوں نے تمام غلط بیانی کی ہے ۔بازیابی کے لیے 70 لاکھ روپے بھتہ مانگا گیا۔ ہمارا ملزم آئی جی اسلام آباد ہے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ نہ میں اس میں ضمانت دے سکتا ہوں نہ کوئی آرڈر ،آبزرویشن دوں گا۔عدالتی ریمارکس کے بعد پولیس بازیاب شہری کو ہتھکڑی سمیت عدالت سے واپس لے گئی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۴ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

عمران خان کو سکیورٹی خطرات ، انکا ہیلی کاپٹر...

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سیکرٹری جنرل اسد عمر نے کہا ہے کہ عمران خان کو سکیورٹی خطرات سے سب آگاہ ہیں اس لیے ان کے ہیلی کاپٹر کو پریڈ گرانڈ میں اترنے کی اجازت دی جائے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں اسد عمر نے کہا ہے کہ سب آگاہ ہیں کہ عمران خان کو شدید سیکیورٹی خطرات ہیں، جلسہ گاہ آمد پر عمران خان کے ہیلی کاپٹر کو پریڈ گرانڈ میں اترنے کی اجازت دی جائے۔ اسد عمر نے مزید کہا کہ ہیلی کاپٹر کو پریڈ گرانڈ میں اترنے کی اجازت میں انتظامیہ تاخیر کر رہی ہے، امید ہے اسلام آباد ہائیکورٹ اس سلسلے میں جلد فیصلہ کرے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۴ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

پی ٹی آئی کے راولپنڈی میں ممکنہ احتجاج پر شی...

لاہور ہائیکورٹ نے راولپنڈی میں پاکستان تحریک انصاف کے ممکنہ احتجاج پر شیلنگ رکوانے کی استدعا مسترد کر دی۔ لاہور ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی کے راولپنڈی میں ممکنہ احتجاج پر شیلنگ رکوانے کے لئے متفرق درخواست پر سماعت ہوئی، عدالت نے شیلنگ رکوانے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے وفاقی حکومت سمیت دیگر سے جواب طلب کر لیا۔ درخواست گزار کے وکیل کی رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت نے 26 نومبر کے احتجاج کے لئے 50 ہزار آنسو گیس کے شیل متعلقہ فورس کو فراہم کردیئے ہیں جس سے انسانی جانوں اور ماحول کو شدید خطرات لاحق ہونگے۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت زیریلی گیس پر مشتمل ٹیر شیل احتجاج کے دوران استعمال کرنے پر پابندی لگائے۔ بعدازاں عدالت نے پی ٹی آئی کے راولپنڈی میں ممکنہ احتجاج پر شیلنگ رکوانے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے وفاقی حکومت سمیت دیگر سے جواب طلب کر لیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۴ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

گرفتاری سے قبل ملزم کو آگاہ کرنے کا لاہور ہا...

سپریم کورٹ نے گرفتاری سے قبل ملزم کو آگاہ کرنے کا لاہور ہائی کورٹ کا حکم خلاف قانون قرار دے دیا۔ مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز کو گرفتاری سے قبل آگاہ کرنے کے لاہور ہائیکورٹ کے حکم کے خلاف نیب کی درخواست پر سماعت ہوئی، جس میں جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے نیب کیس میں گرفتاری سے قبل آگاہ کرنے کا لاہور ہائیکورٹ کا حکم کالعدم قرار دے دیا۔ عدالت عظمی نے قرار دیا کہ گرفتاری سے قبل ملزم کو آگاہ کرنے کی قانون میں کوئی شرط نہیں ہے۔ گرفتاری سے قبل آگاہ کرنے کا لاہور ہائیکورٹ کا حکم خلاف قانون ہے۔ حمزہ شہباز کو گرفتاری سے 10 دن قبل آگاہ کرنے کا حکم عدالتی نظیر کے طور پر استعمال نہ کیا جائے۔ عدالت نے لاہور ہائیکورٹ کا حکم غیر موثر ہونے کی بنیاد پر کیس نمٹا دیا۔واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے حمزہ شہباز کو صاف پانی،رمضان شوگر ملز اور آمد سے زائد اثاثہ جات کیس میں گرفتاری سے قبل آگاہ کرنے کا حکم دیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۴ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

کراچی،مقدمہ اندراج کیلئے مبینہ رشوت طلبی پر...

سائٹ اے تھانے کی حدود سے چوری ہونے والی کار کا مقدمہ درج کرنے کے لیے پولیس کی جانب سے مبینہ طور پر رشوت طلب کرنے پر ضعیف شہری نے خودسوزی کی دھمکی دیدی۔ حبیب بینک چورنگی سلائی مشین کمپنی کے قریب پارکنگ سے چوری کی جانے والی ٹویوٹا کرولا کار کا تاحال سراغ نہ مل سکا جب کہ کار کا ملک دن رات تھانے کے چکر لگانے پر مجبور ہوگیا۔ دوسری جانب پولیس کار چوری کی ایف آئی آر درج کرنے کے لیے مبینہ طور پر ڈیڑھ لاکھ روپے رشوت مانگ رہی ہے۔ یہ بات سائٹ اے تھانے کے ایک انویسٹی گیشن افسر نے بتائی۔ انہوں نے بتایا کہ ٹویوٹا کرولا کار نمبر AFL-460 کا ضعیف العمر مالک، جس نے کار قسطوں پر لی تھی ، جو تقریبا پوری ہو چکی تھیں صرف ، ایک سے ڈیڑھ لاکھ روپے باقی تھے کہ کار 16 نومبر کی شب اچانک سائٹ اے تھانے کی حدود سے چوری ہوگئی ۔ گاڑی کے مالک افضل نے تھانے جاکر تفصیلات ڈیوٹی افسر کو بتائی تو اس نے ایس ایچ او کو وہی تفصیلات بتا دیں۔ بعدازاں ڈیوٹی افسر نے کار چوری کی ایف آئی آر درج کرنے کے مبینہ طور پر ڈیڑھ لاکھ روپے طلب کیے۔بدھ کی شب کار کا مالک ڈیوٹی افسر کے سامنے دھاڑیں مار کر رویا اور خود کو آگ لگانے کی دھمکی دی۔ خودسوزی کی دھمکی پر بھی ڈیوٹی افسر نے کہا کہ میں تمہارے لیے یہ کر سکتا ہوں کہ مبینہ طور پر 30 ہزار روپے کی رقم دے دو اور اگر یہ بھی نہیں دے سکتے تو تم خود کو آگ لگا، خواہ کچھ بھی کرو، ایف آئی آر درج نہیں کی جائے گی۔پولیس افسر نے بتایا کہ کار کا مالک آج ایف آئی آر درج کرانے کی درخواست لے کر ڈی آئی جی آفس جائے گا ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۴ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

گوادر پورٹ، ڈی سلٹنگ آپریشن آئندہ ماہ شروع ہ...

گوادر پورٹ کی آپریشنل گہرائی کو بحال کرنے کیلئے ڈی سلٹنگ آپریشن آئندہ ماہ شروع کیے جانے کا قوی امکان ہے۔ اگر سب کچھ ٹھیک رہا تو پورا آپریشن امید ہے کہ جون 2023 تک یعنی چھ ماہ کے اندر مکمل ہو جائے گا۔گوادر پرو کے مطابق گوادر پورٹ اتھارٹی ( جی پی اے ) کے پراجیکٹ ڈائریکٹر (مینٹیننس آف ڈریجنگ) ندیم نے کہا کہ ڈی سلٹنگ کے طریقہ کار اور منصوبہ بندی نے توجہ حاصل کی ہے کیونکہ بولی کے دو عمل بشمول تکنیکی تجاویز اور مالیاتی تجاویز کو دو ہفتوں میں مکمل کرنے کا منصوبہ ہے۔ گوادر پرو سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ طریقہ کار کے اختتام کے بعد کامیاب فرم کو گوادر پورٹ کی تمام برتھوں کی کھوئی ہوئی گہرائی کو دوبارہ حاصل کرنے کے لیے ڈریجنگ کے کام کا ٹھیکہ دیا جائے گا۔ ایک سوال پر انہوں نے جواب دیا کہ دو فرموں بشمول ایک مقامی کمپنی اور ایک چینی کمپنی نے بولی کے عمل میں حصہ لیا اور جو باضابطہ طور پر منتخب کردہ مقررہ قواعد و ضوابط کے مطابق اہل سمجھی گئی ہیں ۔

جی پی اے کے ایک اور اہلکار نے کہا کہ یہ دوسری بار ہے کہ بولی لگانی پڑی ہے۔ اس بار بولی 11 نومبر کو شروع ہوئی۔ فی الحال دو کمپنیاں بولی میں شامل ہوئیں۔ پچھلا بولی کا عمل 16 اگست کو کھلا تھا اور جلد ہی اسے کچھ تکنیکی وجوہات کی بنا پر منسوخ کرنا پڑا تھا۔ پچھلی بار ایک چینی کمپنی سمیت چھ کمپنیاں سامنے آئی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈریجنگ کی کل لاگت کا تعین فی مکعب میٹر آپریشن کے پیمانے اور گاد سے پاک ہونے والے رقبے کے سائز کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا جائے گا۔ ایک استفسار پر انہوں نے کہا کہ موجودہ بجٹ-23 2022 میں ڈریجنگ کے عمل کے لیے پہلے ہی 1 بلین روپے مختص کیے جا چکے ہیں۔گوادر پرو کے مطابق انہوں نے مزید کہا کہ گوادر پورٹ اتھارٹی (جی پی اے) نے متعلقہ فیلڈ میں کافی تجربہ رکھنے والی فرموں یا ٹھیکیداروں کو مدعو کیا ہے، جو مالی طور پرمستحکم ہیں اور نیویگیشن چینل کی مینٹیننس ڈریجنگ کے لیے مقررہ ٹینڈر دستاویزات کے مطابق اہل ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۴ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

کورونا کے مزید 43 کیسز مثبت، 41 مریضوں کی حا...

ملک بھر میں کورونا کے مزید 43 کیسز مثبت، 41 مریضوں کی حالت تشویشناک ۔ قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ )کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران 7 ہزار 528 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 43 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔ اس طرح 24 گھنٹوں میں کئے گئے مثبت کورونا ٹیسٹ کی شرح 0.57 فیصد رہی ہے، مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے کوئی بھی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 41 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۴ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

پی آئی اے کے طیارے کے انجن میں آگ لگنے کی وا...

پی آئی اے کے طیارے کو انجن میں آگ لگنے کی وارننگ پراسلام آباد ایئرپورٹ پرہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔ ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے)کے مطابق اے ٹی آر طیارہ سکھر سے اسلام آباد آرہا تھا، طیارے نے ایئرپورٹ سے 2 ناٹیکل میل کے فاصلے پر مے ڈے کی کال دی۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ جہاز نے 10 بجکر 41 منٹ پر رن وے 28 ایل پر بحفاظت لینڈ کیا جہاز اپنی طاقت پر ٹیکسی کرتا ہوا 10 بج کر 51 منٹ پر پارکنگ بے پہنچا جبکہ فلائٹ کے دوران انجن نمبر 2 کو آگ لگنے کی وارننگ آئی، احتیاطا انجن نمبر 2 کو بند کر دیا گیا اور طیارے کو ایک انجن پر بحفاظت لینڈ کروایا، طیارے میں 54 مسافر سوار تھے۔ سی اے اے ترجمان نے مزید کہا کہ مے ڈے کی کال ملنے کے بعد فوری طور پر ایمبولینس اور آگ بجھانے والی گاڑیوں کو تعینات کیا گیا اور طیارے نے رن وے پر لینڈ کیا۔ طے شدہ ایس او پیز کے مطابق پائلٹ کا میڈیکل ٹیسٹ لیا جائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۴ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

آزاد کشمیر میں نام نہاد دہشتگردوں کے کیمپوں...

پاک فوج نے کہا ہے کہ بھارتی فوج کے اعلی افسر کا آزاد جموں و کشمیر کے حوالے سے بیان غیر ذمہ دارانہ ہے، آزاد کشمیر میں نام نہاد دہشت گرد کیمپوں کا دعوی بے بنیاد ہے، یہ بیان بھارتی مسلح افواج کے پراپیگنڈا کی سوچ کا مظہر ہے۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ ٹوئٹ میں ترجمان پاک فوج نے کہا کہ آزاد کشمیر میں دہشت گردوں کی موجودگی کا دعوی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر پردہ ڈالنے کی کوشش ہے، بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر میں حق خودارادیت کی جدوجہد کچلنے میں مصروف ہے۔ پاک فوج کا کہنا تھا کہ سلامتی کونسل اور بین الاقوامی قوانین کے تحت کشمیریوں کے حق خودارادی کی حمایت کی گئی، بھارت کشمیریوں کو حق خود ارادی دینے سے بھی انکاری ہے، بھارتی فوج معصوم اور غیر مسلح کشمیریوں پر جبر کے پہاڑ توڑ رہی ہے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ بھارتی افسر کے بلند و بانگ دعوے غیر حقیقی اور توہین آمیز ہیں، پاک فوج خطے میں امن و استحکام کیلئے پر عزم ہے، ہر قسم کی مہم جوائی کا جواب دینے کیلئے بھی تیار ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۴ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

مشرق وسطیٰ ۔ بیت المقدس ۔ دھماکہ ۔ تحقیقات

بیت المقدس میں بس اسٹاپ پر دھماکہ کے بعد جائے وقوعہ کا ایک منظر۔(شِنہوا)

۲۳ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

مشرق وسطیٰ ۔ بیت المقدس ۔ دھماکہ ۔ تحقیقات

بیت المقدس میں بس اسٹاپ پر دھماکہ کے بعد اسرائیلی پولیس اہلکار جائے وقوعہ کا معائنہ کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

۲۳ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

مشرق وسطیٰ ۔ بیت المقدس ۔ دھماکہ ۔ تحقیقات

بیت المقدس میں بس اسٹاپ پر دھماکہ کے بعد جائے وقوعہ کا ایک منظر۔(شِنہوا)

۲۳ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین میں کوویڈ-19 پر قابو پانے کے لیے اہداف پ...

بیجنگ(شِنہوا) چین نے کوویڈ-19 ردعمل کو بہتر بنانے کے لیے حال ہی میں جاری کردہ اقدامات کے ساتھ، وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ملک بھر میں مزید ٹارگٹڈ اور سائنس پر مبنی اقدامات اٹھائے ہیں۔حکومت نے 11 نومبر کو ایک سرکلر جاری کیا، جس میں روک تھام اور کنٹرول کے 20 اقدامات کا اعلان کیا گیا تھا جس کا مقصد کوویڈ-19کی روک تھام اور وائرس کی  تبدیل شدہ اقسام سے پیدا ہونے والی نئی صورت حال کے مطابق حالات اور اقدامات کو ڈھالنا ہے۔ ایڈجسٹ شدہ اقدامات  کے تحت  متاثرہ شخص سے قریبی رابطے میں رہنے والوں اور اندرون ملک  مسافروں کے لیے قرنطینہ کی مدت مختصر کر دی گئی ہے۔ ثانوی سطح پر  قریبی رابطوں کی مزید شناخت نہیں کی جائے گی اور جو لوگ زیادہ خطرے والے علاقوں کا دورہ کرتے ہیں، انہیں سات دن کی تنہائی کے بجائے سات دن گھر پر ہی  قرنطینہ کرنا ہوگا۔

جنوبی گوانگ ڈونگ صوبے کے شہرگوانگ ژو کے میونسپل ہیلتھ کمیشن کے ڈپٹی ڈائریکٹر ژانگ یی نے کہا کہ شہر کو ایک پیچیدہ کوویڈ-19  صورتحال کا سامنا ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ گوانگ ژو کے کوویڈ-19 ردعمل کو بہتر بنانے کے لیے 20 اقدامات کو سختی سے نافذ کیا جائے گا اور اہداف پر مبنی روک تھام اور کنٹرول کے ساتھ ساتھ پالیسیوں میں متحرک ردوبدل جاری رہے گا۔

۲۳ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

مشرق وسطیٰ ۔ بیت المقدس ۔ دھماکہ ۔ تحقیقات

بیت المقدس میں بس اسٹاپ پر دھماکہ کے بعد اسرائیلی پولیس اہلکار جائے وقوعہ کا معائنہ کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

۲۳ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ترکی کے عراق ، شام میں مختلف اہداف پر حملے ،...

انقرہ(شِنہوا)ترکی نے شمالی شام اور شمالی عراق میں 471 اہداف پر زمینی اور فضائی حملے کرتے ہوئے 254 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا ہے۔

نیم سرکاری نیوز ایجنسی انادولو کے مطابق ترکی کے وزیردفاع ہولوسی آکار نے بدھ کے روز بتایا کہ ہوائی اور زمینی فائر سپورٹ گاڑیوں کے ذریعہ کی جانیوالی گولہ باری کی مدد سے یہ آپریشن جاری ہے۔

اتوار کے روز بھی شمالی شام میں کرد پیپلز پروٹیکشن یونٹس(وائے پی جی) اور شمالی عراق میں کردستان ورکرز پارٹی (پی کے کے) کیخلاف فضائی کارروائی کی گئی تھی۔ سیکورٹی آپریشن میں ہلاک ، زخمی اور گرفتار ہونیوالے دہشتگردوں کیلئے ترک حکام کی جانب سے اکثر نیوٹرلائز(غیر جانبدار یا بے اثر) کی اصطلاع استعمال کی جاتی ہے۔

آپریشن پنجہ شمشیر کے نام سے فضائی کارروائی 13 نومبر کو ترکی کے سب سے بڑے شہر استنبول میں ایک بم دھماکے بعد شروع کی گئی ہے دھماکے میں 6 افراد ہلاک اور 81 افراد زخمی ہوئے تھے۔

حملے کے بعد ترک پولیس نے کہا تھا کہ انہوں نے احلام البشیر نامی ایک شامی خاتون کو حراست میں لیا ہے، جس نے وائی پی جی کیلئے کام کرنے کا اعتراف کیا ہے، جسے انقرہ کردستان ورکرز پارٹی کی شامی شاخ قرار دیتا ہے۔

۲۳ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین کایمن میں جنگ بندی بحال اورکشیدگی میں کم...

اقوام متحدہ (شِنہوا) چین نے  یمن میں متعلقہ فریقوں سے جنگ بندی بحال اورکشیدگی جلد از جلد کم کرنے کا مطالبہ کیاہے۔اقوام متحدہ میں چین کے مستقل نمائندے ژانگ جون نے یمن کے بارے میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں کہا کہ چھ ماہ کی جنگ بندی سے یمنی عوام  نے  امن سے بھرپور  فائدہ اٹھایا ۔

یمنی حکومت اور حوثی ملیشیا نے اقوام متحدہ کی ثالثی میں    2 اپریل کو دو ماہ کی جنگ بندی پر اتفاق کیا تھا  جس کے بعد اس کی 2 اکتوبر تک دو بار تجدید کی گئی۔ تاہم، یمن کے متحارب فریق مزید توسیع کے معاہدے پر پہنچنے میں ناکام رہے ہیں۔  ژانگ نے کہا کہ جنگ بندی کی بحالی نہ صرف یمنی عوام کے مشترکہ مفاد میں ہے بلکہ علاقائی ممالک اور  عالمی برادری کی مشترکہ توقعات بھی اس سے وابستہ ہیں۔چینی سفیر نے کہا کہ بجا طور پر فی الحال، یمن میں امن کے مواقع کا دروازہ کھلا ہے ۔

۲۳ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین کایمن میں جنگ بندی بحال اورکشیدگی میں کم...

اقوام متحدہ (شِنہوا) چین نے  یمن میں متعلقہ فریقوں سے جنگ بندی بحال اورکشیدگی جلد از جلد کم کرنے کا مطالبہ کیاہے۔اقوام متحدہ میں چین کے مستقل نمائندے ژانگ جون نے یمن کے بارے میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں کہا کہ چھ ماہ کی جنگ بندی سے یمنی عوام  نے  امن سے بھرپور  فائدہ اٹھایا ۔

یمنی حکومت اور حوثی ملیشیا نے اقوام متحدہ کی ثالثی میں    2 اپریل کو دو ماہ کی جنگ بندی پر اتفاق کیا تھا  جس کے بعد اس کی 2 اکتوبر تک دو بار تجدید کی گئی۔ تاہم، یمن کے متحارب فریق مزید توسیع کے معاہدے پر پہنچنے میں ناکام رہے ہیں۔  ژانگ نے کہا کہ جنگ بندی کی بحالی نہ صرف یمنی عوام کے مشترکہ مفاد میں ہے بلکہ علاقائی ممالک اور  عالمی برادری کی مشترکہ توقعات بھی اس سے وابستہ ہیں۔چینی سفیر نے کہا کہ بجا طور پر فی الحال، یمن میں امن کے مواقع کا دروازہ کھلا ہے ۔

۲۳ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

آسیان پلس وزرائے دفاع کانواں اجلاس،سلامتی سے...

سیم ریپ، کمبوڈیا(شِنہوا) آسیان  پلس وزرائے دفاع کا نواں اجلاس (نواں اے ڈی ایم ایم پلس ) بدھ کو یہاں ہوا جس میں خطے اور دنیا میں سلامتی، استحکام اور خوشحالی کو مضبوط بنانے  پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ "ہم آہنگ سلامتی کے لیے یکجہتی" کے موضوع کے تحت ہونے والے اجلاس میں آسیان اور اس کے مذاکراتی شراکت داروں بشمول آسٹریلیا، چین، بھارت، جاپان، نیوزی لینڈ، جنوبی کوریا، روس اور امریکہ کے وزرائے دفاع نے شرکت کی۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمبوڈیا کے وزیراعظم سمڈیچ ٹیچو ہن سین نے کہا کہ یہ  اجلاس بڑھتی ہوئی غیریقینی صورتحال، تیز رفتار تبدیلیوں، پیچیدگیوں اور عالمی سلامتی واقتصادی صورتحال میں موجودہ  اتارچڑھاؤ کے پس منظر میں  ہورہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جغرافیائی سیاسی کشیدگی اور تناؤ میں اضافے کوویڈ-19 کی وبا  کے خلاف مسلسل کوششوں ، خوراک اور توانائی کے بحران، عالمی معاشی بدحالی اور جنگ نے صورتحال کومکمل ہنگامہ خیز بنادیا ہے۔

 ہن سین نے کہا کہ دنیا واضح طور پر ایک نازک موڑ پر ہے کیونکہ متعدد پیچیدہ بحران دنیا کے بہت سے ممالک کے امن، استحکام اور ترقی کی بنیادوں کے لیے سنگین خطرات پیدا کر رہے ہیں۔ ان کا کہناتھا کہ درحقیقت، کثیرالجہتی کا زوال ہم سب کو نقصان پہنچارہا ہے۔

۲۳ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

آسیان پلس وزرائے دفاع کانواں اجلاس،سلامتی سے...

سیم ریپ، کمبوڈیا(شِنہوا) آسیان  پلس وزرائے دفاع کا نواں اجلاس (نواں اے ڈی ایم ایم پلس ) بدھ کو یہاں ہوا جس میں خطے اور دنیا میں سلامتی، استحکام اور خوشحالی کو مضبوط بنانے  پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ "ہم آہنگ سلامتی کے لیے یکجہتی" کے موضوع کے تحت ہونے والے اجلاس میں آسیان اور اس کے مذاکراتی شراکت داروں بشمول آسٹریلیا، چین، بھارت، جاپان، نیوزی لینڈ، جنوبی کوریا، روس اور امریکہ کے وزرائے دفاع نے شرکت کی۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمبوڈیا کے وزیراعظم سمڈیچ ٹیچو ہن سین نے کہا کہ یہ  اجلاس بڑھتی ہوئی غیریقینی صورتحال، تیز رفتار تبدیلیوں، پیچیدگیوں اور عالمی سلامتی واقتصادی صورتحال میں موجودہ  اتارچڑھاؤ کے پس منظر میں  ہورہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جغرافیائی سیاسی کشیدگی اور تناؤ میں اضافے کوویڈ-19 کی وبا  کے خلاف مسلسل کوششوں ، خوراک اور توانائی کے بحران، عالمی معاشی بدحالی اور جنگ نے صورتحال کومکمل ہنگامہ خیز بنادیا ہے۔

 ہن سین نے کہا کہ دنیا واضح طور پر ایک نازک موڑ پر ہے کیونکہ متعدد پیچیدہ بحران دنیا کے بہت سے ممالک کے امن، استحکام اور ترقی کی بنیادوں کے لیے سنگین خطرات پیدا کر رہے ہیں۔ ان کا کہناتھا کہ درحقیقت، کثیرالجہتی کا زوال ہم سب کو نقصان پہنچارہا ہے۔

۲۳ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ملائیشیا کے بادشاہ نے ملک میں جاری سیاسی تعط...

کوالالمپور(شِنہوا) ملائیشیا کے بادشاہ سلطان عبداللہ سلطان احمد شاہ نے ملک میں جاری سیاسی تعطل کے خاتمے کے لیے جمعرات کوحکومتی کانفرنس طلب کرلی ہے۔

نیشنل پیلس کے بیان کےمطابق کانفرنس  میں ایک ایسے فیصلے پر پہنچنے کی کوشش کی جائے گی جو عوام اور ملک کے مفاد میں ہو،بیان میں عوام سے  پرسکون رہنے کا کہا گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ بادشاہ کے لیے ہے کہ وہ وزیر اعظم کی تقرری کے بارے میں فیصلہ کرنے سے پہلے دوسرے حکمرانوں کے خیالات سے آگاہی حاصل کریں۔

ملائیشیا میں ایک آئینی بادشاہت ہے، جس میں نو سلطان یا حکمران ہیں، جو اپنی اپنی ریاست کے سربراہ  ہونے کے ساتھ ساتھ مذہبی رہنما کے طور پر کام کرتے ہیں،ان میں سے ہر ایک  باری باری پانچ سال کے لیے بادشاہ کے طور پر کام کرتا ہے۔ 

۲۳ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

امریکہ ،ورجینیا کے وال مارٹ میں فائرنگ سےحمل...

واشنگٹن(شِنہوا)امریکی ریاست ورجینیا کے چساپیک کے وال مارٹ میں فائرنگ کے باعث 6 افراد ہلاک ہو گئے ہیں اور فائرنگ کرنیوالا مشتبہ شخص بھی مارا گیا ہے۔

سٹی اتھارٹی نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر شہر کی پولیس کا حوالہ دیتے ہوئے ٹویٹ کیا کہ چساپیک پولیس نے گزشتہ رات سام سرکل پر وال مارٹ میں ہونیوالی فائرنگ میں شوٹر سمیت 7 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی ہے۔

حکام نے بتایا کہ پولیس بدستور متاثرین کی تلاش کر رہی ہے جو زخمی ہو سکتے ہیں یا اس بہت بڑے سٹور کے اندر موجود تھے جہاں چھپنے کیلئے بہت سے مقامات موجود ہیں۔

چساپیک پولیس کے مطابق فائرنگ منگل کی رات 10 بجکر 12 منٹ(بدھ کی صبح 8 بجکر 12 منٹ پاکستانی وقت) پر ہوئی ۔

منگل کا واقعہ امریکہ میں گن وائلنس کا تازہ ترین واقعہ ہے جس نے بندوق تک رسائی پر سخت پابندیوں سے متعلق بحث کو ہوا دی ہے۔

۲۳ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین میں دنیا کی سب سے بڑی ونڈ ٹربائن تیار ہو...

فوژو(شِنہوا) دنیا کی سب سے بڑی فی یونٹ پیداواری صلاحیت  کی حامل  دیو ہیکل آف شور ونڈ ٹربائن کی چین کے مشرقی فوجیان صوبے میں تیاری مکمل ہوگئی ہے۔ چائنہ تھری گورجز کارپوریشن کے مطابق، 16 میگا واٹ صلاحیت  کی ونڈ ٹربائن 146 میٹر کے حب سے لیس ہے، جو 50 منزلہ عمارت کی اونچائی کے برابر ہے، اس کا دنیا کا سب سے لمبا امپیلر قطر 252 میٹر ہے جو فی میگا واٹ وزن میں سب سے ہلکا ہے۔ 

کارپوریشن اور سنکیانگ گولڈ وِنڈ سائنس اینڈ ٹیک کمپنی لمیٹڈ کی طرف سے مشترکہ طور پر تیار کی گئی علیٰ درجے کی ونڈ ٹربائن مینوفیکچرنگ میں ایک نئی  پیش رفت  ہے۔ 

ہوا کی پوری رفتار سے، ونڈ ٹربائن مکمل چکر کے ساتھ  34.2 کلو واٹ بجلی پیدا کر سکتی ہے۔ 

اس کی سالانہ پیداوار، جس کا تخمینہ اوسطاً 6کروڑ 60لاکھ کلو واٹ آورزسے زیادہ ہے، تین افراد پر مشتمل 36ہزار گھرانوں کی  بجلی کی سالانہ ضروت  کو پورا کر سکتا ہے،اس ونڈ ٹربائن سے  22ہزار ٹن معیاری کوئلے کی بچت کے ساتھ 54ہزار ٹن کاربن ڈائی آکسائیڈ کا اخراج  کم ہوسکتا ہے۔

۲۳ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

شنگھائی کا 2030 تک مستقبل کی صنعتوں کے لیے 5...

شنگھائی(شِنہوا) چین کے شہر شنگھائی نے 2030 تک اپنی مستقبل کی صنعتوں کے لیے تقریباً 500 ارب یوآن (تقریباً70ارب 14کروڑ ڈالر) کا پیداواری ہدف مقرر کیا ہے۔

شنگھائی میونسپل کمیشن آف اکانومی اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ڈائریکٹر وو جن چھینگ نے بتایاکہ عالمی تکنیکی وصنعتی تبدیلیوں اور صنعتی جدت میں شنگھائی کوحاصل خصوصی برتری کو مدنظر رکھتے ہوئے شہر مستقبل میں صحت، ذہانت، توانائی، خلائی اور میٹریلزکی صنعتوں کی ترقی پر توجہ دے گا۔

مستقبل کی صنعتوں کے فروغ کے لیے ایک ایکشن پلان بھی جاری کیا گیا، جس میں مستقبل کےپانچ صنعتی کلسٹرز کی تعمیر کی تجویز دی گئی ہے۔ ایکشن پلان کے مطابق ہائیڈروجن انرجی کے شعبے میں،2025 تک تقریباً 70 ہائیڈروجن ری فیولنگ سٹیشنز اور تین سے پانچ جدید آر اینڈ ڈی  پلیٹ فارمز بنانے کا منصوبہ ہے۔ ہائیڈروجن فیول سیل سے چلنے والی گاڑیوں کی تعداد 10ہزار جبکہ  ہائیڈروجن انرجی انڈسٹری چین کا حجم 100ارب یوآن سے  تجاوز کر جائے گا۔

۲۳ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا عوامی جمہوریہ کا...

اقوام متحدہ(شِنہوا)اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے 23 مارچ تحریک(ایم 23) باغی گروہ سے فوری طور پر دشمنی اور مزید پیش قدمی کو روکنے اور عوامی جمہوریہ کانگو(ڈی آر سی) میں تمام مقبوضہ علاقوں سے باغیوں کے انخلاء کا مطالبہ کیا ہے۔

ایک اخباری بیان میں 15 رکنی کونسل نے شمالی کیوو میں ایم 23 کے حملوں کے دوبارہ آغاز اور عوامی جمہوریہ کانگو میں گوما شہر اور دیگر علاقوں کی جانب ایم 23 کی پیش قدمی کی مذمت کرتے ہوئے باغیوں کو خطے میں سلامتی اور استحکام کو خراب کرنے اور حالیہ انسانی صورتحال کو مزید بگاڑنے کا ذمہ دار ٹھہرایا۔

کونسل کے اراکین نے بے گھر افراد اور پناہ گزینوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے حوالے سے گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تمام فریقین، خاص طور پر ایم 23 سے مطالبہ کیا کہ وہ ضرورت مندوں تک محفوظ ، بروقت اور بلا روک ٹوک انسانی رسائی کی اجازت دیں اور شہریوں کے خلاف کسی بھی قسم کے تشدد سے باز رہیں۔

انہوں نے عالمی برادری سے بھی مطالبہ کیا کہ انسانی بحران سے نمٹنے کیلئے عوامی جمہوریہ کانگو حکومت کی امداد میں اضافہ کیا جائے۔

بیان میں کونسل کے اراکین نے اپنی جانب سے اعتماد کی بحالی، اختلافات کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے اور پائیدار امن و سلامتی کے حصول کیلئے علاقائی کوششوں کی حمایت کا اعادہ کیا۔

۲۳ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

کے پی حکومت کا مغوی کانکنوں کی رہائی کیلئے ب...

شانگلہ سے تعلق رکھنے والے کانکنوں کی رہائی کے لیے خیبر پختونخوا حکومت نے رابطہ بلوچستان حکومت سے رابطہ کیا ہے۔ صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی نے کان کنوں کے اغوا سے متعلق وزیر اعلی بلوچستان کو آفیشل خط بھی لکھا۔ خط کے متن کے مطابق دہشت گردوں نے بلوچستان کے علاقے مچھ سے 6 کان کن اغوا کیے جن میں سے 4 کا تعلق ضلع شانگلہ سے ہے۔ شانگلہ کے کان کن مائنز کی تین مختلف کمپنیوں کے ساتھ کام کر رہے تھے، اغوا کار بھتہ خوری میں ملوث ہیں جبکہ کوئلے کے مالکان کے ساتھ مالی اور دیگر تنازعات تھے، کمپنیوں اور نتیجتا کارکنوں کو بھی بلیک میلنگ کے طور پر اغوا کیا۔ کمپنیاں نہ تو غم زدہ خاندانوں کے ساتھ تعاون کر رہی ہیں اور نہ ہی کارروائی، متاثرین کے اہل خانہ اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے مسلسل مجھ سے رابطہ کر رہے ہیں۔ شوکت یوسفزئی نے وزیر اعلی بلوچستان سے مغویوں کی جلد بازیابی کے لیے اقدامات کی درخواست کی ہے۔ واضح رہے کہ 13 نومبر کو بلوچستان کے ضلع بولان کی تحصیل مچھ کے علاقے سے 6 کان کنوں کو اغوا کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق 4 مغوی کان کنوں کا تعلق شانگلہ، ایک کا مچھ اور ایک کا قلعہ عبداللہ سے ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۳ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

بلوچستان میں سیلاب زدہ علاقوں کے لیے 100 ملی...

عالمی بینک کی جانب سے صوبہ بلوچستان کو 100 ملین ڈالر قرض دینے کی پیشکش کی گئی ہے جو سیلاب زدہ علاقوں میں زراعت، روزگار اور گھروں کی بحالی پر خرچ کی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو سے عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں ورلڈ بینک کی جانب سے بلوچستان کو آسان شرائط پر 100 ملین ڈالر قرض دینے کی پیشکش کی گئی۔ مذکورہ قرض کی پیشکش صوبے میں سیلاب زدہ علاقوں میں زراعت، روزگار اور گھروں کی بحالی کے لیے کی گئی۔ عالمی بینک نے سیلاب متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اور امدادی سرگرمیوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔ عالمی بینک نے بحالی اور تعمیر نو کے لیے معاونت کی یقین دہانی کروائی۔ ملاقات میں وزیر اعلی کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس وسائل محدود جبکہ تباہی لا محدود ہے، پہلے دن طے کیا تھا قرض بھی لینا پڑا تو گریز نہیں کریں گے مگر ہاتھ نہیں پھیلائیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۳ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایچ پی کا 6 ہزار تک م...

سان فرانسسکو(شِنہوا) امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایچ پی نے اگلے تین سالوں میں 4 سے 6 ہزار کے درمیان ملازمین کو فارغ کرنے کے منصوبے کا اعلان کیا ہے۔

2022 کی اپنی چوتھی سہ ماہی کے لیے، ایچ پی نے14ارب 80کروڑ ڈالر آمدنی کا اعلان کیا ہے، جو ایک سال پہلے کی سہ ماہی کے مقابلے میں 11 فیصد جبکہ کرنسی ایڈجسٹمنٹ کے بعد 8 فیصد کم ہے۔

ٹیکنالوجی کمپنی نے کہا کہ اس کےکمپیوٹنگ کاروبار کی فروخت گزشتہ سہ ماہی میں 13 فیصد کم جبکہ گزشتہ سال کے مقابلے میں  پرنٹنگ آمدنی  7 فیصد کم رہی۔ 

وال سٹریٹ جرنل کی ایک رپورٹ کے مطابق ایچ پی کے سی ای او اینریک لوریز نے کہا کہ ہمارے خیال میں اس وقت یہ  سمجھداری کی بات ہے کہ مارکیٹ 2023 کے دوران بدل جائے گی۔ 

۲۳ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

این اے 45 ضابطہ اخلاق خلاف ورزی کیس،عمران خا...

الیکشن کمیشن نے این اے 45 کرم میں عمران کے خلاف انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کیس کافیصلہ محفوظ کرلیا، جبکہ چیف الیکشن کمیشنرنے ریمارکس دئیے کسی کو بھی الیکشن کمیشن کی توہین کی اجازت نہیں۔ چیف الیکشن کمشنرز کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے کیس پرسماعت کی، سپیشل سیکرٹری الیکشن کمیشن نے کہا کہ کرم الیکشن میں سرکاری گاڑیاں استعمال کی گئیں، عمران خان پہلے بھی خلاف ورزیاں کرچکے ہیں، ہماری گزارش ہے اقبال وزیر کے خلاف سخت کاروائی کی جائے انہوں نے لوگوں کو اشتعال دلانے کی کوشش کی ہے، ان کی ٹویٹس سے الیکشن کمیشن کی ساکھ متاثر ہوئی۔ چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اگر کسی نے خلاف ورزی کی ہے تو اس کا اثر امیدوار پر پڑتا ہے، اس کو اندازہ نہیں ہوگا اس نے کہا تھا وزارت قربان کرنے کیلئے تیارہیں نوٹسز تو پنجاب میں بھی ہوئے ہیں، کسی کو بھی الیکشن کمیشن کی توہین کی اجازت نہیں یہ تو نہیں ہے کہ دوسروں کو بددیانت کہیں یہ نامنظور ہے، ٹویٹ میں موجود الفاظ کو سنجیدہ نہ لیا جائے، اقبال وزیر ویڈیو میں کہہ رہا ہے کہ میں انتخابی مہم چلا رہا ہوں، ممبر الیکشن کمیشن نے کہا کہ باقی صوبوں میں تو ہیلی کاپٹر بھی استعمال نہیں ہوئے۔ تحریک انصاف کے وکیل بیرسٹر گوہر کمیشن میں پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا خیبرپختونخوا میں 2 افسران کو یہ نوٹسز بھیج رہے ہیں، پہلا نوٹس 3 ستمبر کو ہوا ڈی ایم او نے اقبال وزیر کو ضلع بدر کرنے کا کہا تھا، اقبال وزیر وہاں پر موجود نہیں تھے ہم نے کرم میں کوئی جلسہ ہی نہیں کیا، سیکیورٹی وجوہات کی بنیاد پر نہ عمران خان اور نہ ہی اقبال وزیر گئے، الیکشن کمیشن کے بارے میں لوگوں کے تحفظات ہوں گے، ٹویٹ میں موجود الفاظ کو سنجیدہ نہ لیا جائے، ہم نے تو ہیلی کاپٹر استعمال نہیں کیا، اقبال وزیر مہم کیلئے نہیں بلکہ سیلاب کے بعد بحالی کے کام کیلئے گئے، اقبال وزیر عمران خان کیلئے مہم نہیں کررہے تھے۔ وہ ڈیزاسٹرمینجمنٹ کے وزیر ہیں اس لئے وہاں گئے۔ بعدازاں الیکشن کمیشن نے این اے 45 کرم میں عمران کے خلاف انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کیس کافیصلہ محفوظ کر لیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۳ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

بیت المقدس میں دھماکوں سے 1 شخص ہلاک ، 14 زخ...

بیت المقدس(شِنہوا) بیت المقدس میں بدھ کی صبح 2 الگ الگ دھماکوں میں کم از کم 1 شخص ہلاک اور 14 زخمی ہو گئے ہیں۔

پولیس نے ایک بیان میں بتایا کہ دھماکہ خیز آلات کی مدد سے یہ دھماکے ہوئے ۔ ایک دھماکہ بیت المقدس کے داخلی دروازے کے قریب ایک بس سٹاپ پر ہوا اور دوسرا دھماکہ ایک گھنٹے سے کم وقت بعد مشرقی بیت المقدس میں آبادکاروں کی بستی راموت میں ایک بس اسٹیشن پر ہوا۔

اسرائیل کی ایمرجنسی میڈیکل سروس میگن ڈیوڈ ایڈوم کے ڈائریکٹر جنرل ایلی بن نے صحافیوں کو بتایا کہ کم از کم 15 افراد زخمی ہوئے ہیں اور ان میں سے کچھ کی حالت نازک ہے۔

شائر زیڈک ہسپتال نے ایک بیان میں بتایا کہ زخمیوں میں سے ایک ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا ہے۔

ایک اور بیان میں پولیس نے کہا ہے کہ دھماکے ایک مربوط دہشت گردانہ حملے کا حصہ تھے جن کی تحقیقات جاری ہیں۔

۲۳ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چیف سیکرٹری جبری رخصت کیس،کسی کی ذات نہیں نظ...

چیف سیکرٹری جبری رخصت کیس میں چیف جسٹس عمرعطا بندیال نے ریمارکس دیئے کسی کی ذات پر بات نہ کریں نظام کی بات کریں نام لینے سے دوستیاں دشمنیاں بنتی ہیں۔ سپریم کورٹ میں چیف سیکرٹری کو جبری رخصت پربھجوانے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، چیف جسٹس نے دوران سماعت ریمارکس دیئے کہ پولیس افسران کے تبادلوں میں فوجداری نظام انصاف متاثر ہورہا تھا۔ درخواست گزار کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ قانون کے مطابق چیف سیکرٹری کی مدت 4 سال ہے، چیف سیکرٹری پنجاب کیس میں قانونی نکتہ شامل ہے۔

چیف جسٹس نے استفسار کیا کیا پولیس افسران کے تبادلوں میں فوجداری نظام انصاف متاثر ہو رہا تھا؟، سیکرٹری اور آئی جی پنجاب کی تعیناتی وفاقی حکومت کرتی ہے، تعینات ہونے والے افسران بعض اوقات پنجاب سے زیادہ وفاق سے ہوتے ہیں۔اس موقع پر جسٹس اطہر من اللہ نے استفسار کیا بتائیں عدالت کس حد تک انتظامی معاملات میں مداخلت کر سکتی ہے؟۔ وکیل درخواست گزار نے عدالت کو آگاہ کیا کہ موجودہ چیف سیکرٹری کو زبردستی چھٹی پر بھیج دیا گیا، چیف سیکرٹری پنجاب نے تو چھٹی کی درخواست بھی نہیں کی تھی۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کسی کی ذات پر بات نہ کریں نظام کی بات کریں، نام لینے سے دوستیاں دشمنیاں بنتی ہیں، چیف جسٹس نے کہا اس کیس کو پولیس کیس کے ساتھ سنیں گے۔ سپریم کورٹ آف پاکستان نے کیس کی مزید سماعت 15 روز کیلئے ملتوی کر دی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۳ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین کے چھونگ چھنگ نے مشرق وسطیٰ کیلئے باقاعد...

چھونگ چھنگ(شِنہوا) چھونگ چھنگ جیانگبی انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے دبئی جانے کیلئے ایئر چائنہ کی فلائٹ نمبر سی اے 451 کے اڑان بھرنے کے ساتھ ہی چین کی جنوب مغربی بلدیہ سے مشرق وسطیٰ کیلئے معمول کی مسافر پروازوں کی باقاعدہ بحالی کا آغاز ہو گیا ہے۔

ہوائی اڈے کے مطابق چھونگ چھنگ دبئی روٹ کی پروازیں ہر پیر اور ہفتہ کو ایئربس اے 330 کے ذریعے چلائی جاتی ہیں۔

چھونگ چھنگ ایئرپورٹ گروپ کے مطابق گزشتہ چند سالوں میں نوول کرونا وائرس کی وجہ سے چھونگ چھنگ سے بین الاقوامی مسافر پروازیں عارضی طور پر معطل کر دی گئی تھیں۔ 2016ء میں لانچ کیا جانیوالا چھونگ چھنگ ۔ دبئی روٹ شہر سے  مشرق وسطیٰ کیلئے چلایا جانیوالا پہلا باقاعدہ مسافر روٹ ہے جس کا دوبارہ آغاز کیا جا رہا ہے۔

2022ء کے آغاز سے لے کر اب تک چھونگ چھنگ سے میڈرڈ ، روم ، بنکاک ، وینتیان اور ہوچھی منہ شہر کیلئے بین الاقوامی مسافر روٹس کو لانچ یا ان کا دوبارہ آغاز کیا جا چکا ہے۔

۲۳ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

سی پیک دونوں ممالک کے درمیان تعاون کا مثالی...

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان چا لی جیان نے معمول کی پریس کانفرنس میں چین پاکستان اقتصادی راہداری کے فریم ورک کے تحت بڑے منصوبوں کی تعمیر سے متعلق سوالوں کے جواب دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال چین پاکستان اقتصادی راہداری پر تعاون کو بھرپور طریقے سے فروغ دے رہے ہیں اور ہم اس کی تعریف کرتے ہیں۔بدھ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق تر جمان نے کہا کہ ہم وزیراعظم شہباز کے دورہ چین کے دوران دونوں ممالک کے رہنماں کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے اور چین پاکستان اقتصادی راہداری کی مشترکہ کمیٹی کے اجلاس کے نتائج کو عملی جامہ پہنانے کے لیے پاکستانی فریق کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہیں۔چین پاک اقتصادی راہداری کے فریم ورک کے تحت بڑے منصوبوں اور صنعتی تعاون کو فروغ دینا جاری رکھیں گے۔ سی پیک کو ایک ایسامثالی منصوبہ بنائیں گے جس سے دونوں ممالک کے عوام بھرپور انداز میں مستفید ہوں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۳ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

کابل ، مسجد میں فائرنگ سے ایک ہی خاندان کے 5...

کابل(شِنہوا)افغانستان کے دارالحکومت کابل کی ایک مسجد کے اندر فائرنگ سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق اور 1 زخمی ہو گیا۔

کابل پولیس کے ترجمان خالد زردان نے شِنہوا کے ساتھ گفتگو میں واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ کابل میں بدھ کی صبح پستول سے مسلح ایک شخص مسجد میں داخل ہوا اور اندر موجود نمازیوں پر فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان سے تعلق رکھنے والے 5 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔

عہدیدار نے مزید بتایا کہ کابل کے مشرقی کنارے پر پولیس ضلع 9 کے علاقے خواجہ راوش میں پیش آنیوالے واقعے میں ایک شخص زخمی بھی ہوا ہے۔

اہلکار نے کہا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق خونریز فائرنگ کا واقعہ دشمنی کا شاخسانہ ہو سکتا ہے، مزید کہا کہ مجرموں کا پتہ لگانے اور انہیں انصاف کے کٹہرے میں لانے کیلئے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

۲۳ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین اور جنوبی کوریا کا نئے تعاون کے مواقع با...

بیجنگ (شِںہوا) چین اور جنوبی کوریا کے ذرائع ابلاغ  کے ما بین ایک اعلیٰ سطح کا مکالمہ آن لائن اور آف لائن منعقد ہوا جس میں تعاون کے نئے مواقع اور دو طرفہ تعلقات کے مستقبل پر توجہ دی گئی۔

یہ میڈیا مکالمے کا 14 واں ایڈیشن ہے۔ رواں سال چین اور جنوبی کوریا کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 30ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔

تقریب میں 20 سے زائد مر کزی میڈیا اداروں کے ایگزیکٹوزکے ساتھ ساتھ چین اور جنوبی کوریا کے متعلقہ شعبوں کے ماہرین نے ابھرتی ہوئی صنعتوں میں تعاون، ترقی کے نئے محرکات اور دو طرفہ تعلقات کے فروغ میں میڈیا کے کردار جیسے موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔

 تقریب سے خطاب میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے شعبہ تشہیر کے عہدیداروں نے امید ظاہر کی کہ دونوں ممالک کا میڈیا تبادلوں اور تعاون کو مضبوط کرے گا، دو طرفہ تعلقات کے مرکزی دھارے اور درست سمت کو سمجھے گا اور تشویش کے مشترکہ امور پر توجہ مرکوزکرےگا۔ 

میڈیا سے یہ بھی توقع ہے کہ وہ دونوں ممالک کے باہمی اعتماد اور فوائد حاصل کرنے کے بارے میں داستانیں بیان کریں گے، عقلمندانہ آواز بلند کریں گے اور دوطرفہ تعلقات کے لئے دوستانہ ترقی میں وسیع اتفاق رائے پیدا کریں گے۔

جنوبی کوریا کے اول نائب وزیرثقافت ، کھیل اور سیاحت جی اون بی یانگ جیوک نے بھی اس امید کا اظہار کیا کہ دونوں ملکوں کا میڈیا درست پیغامات پہنچائے گا، باہمی مفاہمت میں اضافہ کرے گا اور دوستانہ دوطرفہ تعلقات کو فروغ دے گا۔

دو طرفہ تعلقات کے فروغ میں میڈیا کردار پرغور کرتے ہوئے شرکاء نے میڈیا سے مشرقی تہذیب کی بھرپور تاریخ اور روایت سے فائدہ اٹھانے اور کثیر الجہتی تبادلوں اور رابطے بڑھانے  بارے اور خاص کر نوجوانوں میں اس بارے کوشش پر میڈیا سے اپنی توقعات کا اظہار کیا۔

شرکاء کی رائے تھی کہ دونوں ممالک میں مصنوعی ذہانت سے لے کر ڈیجیٹل ٹیکنالوجی تک ابھرتی ہوئی صنعتوں میں تعاون کی گنجائش موجود ہے۔ 

۲۳ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین اور جنوبی کوریا کا نئے تعاون کے مواقع با...

بیجنگ (شِںہوا) چین اور جنوبی کوریا کے ذرائع ابلاغ  کے ما بین ایک اعلیٰ سطح کا مکالمہ آن لائن اور آف لائن منعقد ہوا جس میں تعاون کے نئے مواقع اور دو طرفہ تعلقات کے مستقبل پر توجہ دی گئی۔

یہ میڈیا مکالمے کا 14 واں ایڈیشن ہے۔ رواں سال چین اور جنوبی کوریا کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 30ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔

تقریب میں 20 سے زائد مر کزی میڈیا اداروں کے ایگزیکٹوزکے ساتھ ساتھ چین اور جنوبی کوریا کے متعلقہ شعبوں کے ماہرین نے ابھرتی ہوئی صنعتوں میں تعاون، ترقی کے نئے محرکات اور دو طرفہ تعلقات کے فروغ میں میڈیا کے کردار جیسے موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔

 تقریب سے خطاب میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے شعبہ تشہیر کے عہدیداروں نے امید ظاہر کی کہ دونوں ممالک کا میڈیا تبادلوں اور تعاون کو مضبوط کرے گا، دو طرفہ تعلقات کے مرکزی دھارے اور درست سمت کو سمجھے گا اور تشویش کے مشترکہ امور پر توجہ مرکوزکرےگا۔ 

میڈیا سے یہ بھی توقع ہے کہ وہ دونوں ممالک کے باہمی اعتماد اور فوائد حاصل کرنے کے بارے میں داستانیں بیان کریں گے، عقلمندانہ آواز بلند کریں گے اور دوطرفہ تعلقات کے لئے دوستانہ ترقی میں وسیع اتفاق رائے پیدا کریں گے۔

جنوبی کوریا کے اول نائب وزیرثقافت ، کھیل اور سیاحت جی اون بی یانگ جیوک نے بھی اس امید کا اظہار کیا کہ دونوں ملکوں کا میڈیا درست پیغامات پہنچائے گا، باہمی مفاہمت میں اضافہ کرے گا اور دوستانہ دوطرفہ تعلقات کو فروغ دے گا۔

دو طرفہ تعلقات کے فروغ میں میڈیا کردار پرغور کرتے ہوئے شرکاء نے میڈیا سے مشرقی تہذیب کی بھرپور تاریخ اور روایت سے فائدہ اٹھانے اور کثیر الجہتی تبادلوں اور رابطے بڑھانے  بارے اور خاص کر نوجوانوں میں اس بارے کوشش پر میڈیا سے اپنی توقعات کا اظہار کیا۔

شرکاء کی رائے تھی کہ دونوں ممالک میں مصنوعی ذہانت سے لے کر ڈیجیٹل ٹیکنالوجی تک ابھرتی ہوئی صنعتوں میں تعاون کی گنجائش موجود ہے۔ 

۲۳ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

کسٹم کی کارروائی، 21 کروڑ روپے مالیت کے فونز...

بلوچستان میں کسٹم اہل کاروں نے بروقت کارروائی کے دوران 21 کروڑ روپے مالیت کے موبائل فونز کو قبضے میں لے لیا۔ کسٹم حکام کے مطابق کارروائی گوادر کے ساحل پر کی گئی۔ ملزمان 21 کروڑ روپے مالیت کے 5 ہزار قیمتی موبائلز فونز کو مقامی مارکیٹ میں بیچنے کیلئے لائے تھے۔ کسٹم حکام کا کہنا تھا کہ برآمد شدہ موبائل فونز دبئی سے لانچ کے ذریعے پاکستان میں اسمگل کیے گئے، اسمگل شدہ فونز کو گاڑی میں لوڈ کیا جا رہا تھا کہ چھاپے کے دوران ضبط کرلیا گیا۔ کارروائی کے دوران کوئی کارروائی عمل میں نہیں آئی، تاہم گاڑی کے ڈرائیور سے تفتیش جاری ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۳ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

رواں سال کے آخر تک نواز شریف پاکستان آ جائیں...

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ امید اور دعا ہے کہ قائد میاں نواز شریف اس سال کے آخر تک پاکستان آ جائیںگے،کابینہ میں آرمی چیف کی تقرری کے حوالے سے چارنام زیر غور لائے جار ہے ہیں،مجھے اس بات کا علم نہیں ، (آج) جمعرات تک نام فائنل ہو جائیں گے ۔بدھ کے روز وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا سمری پر قانونی پراسیس جاری ہے،قانونی پراسیس پر ایک دو دن لگ سکتے ہیں،اس سے دو روز میں ہیجانی کیفیت کا خاتمہ ہو جائے گا۔ صحافی نے سوال کیا کہ کیا آرٹیکل 243میں تقرری کا طریقہ درج ہے؟ اس پر جواب دیتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ مجھے اتنے آرٹیکل کا نہیں پتہ ، آپ نے پڑھا ہوگا ، آپ کو پتہ ہوگا۔ وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ صدر ہو یا وزیراعظم قومی مفاد میں آئین کے تحت فیصلے کرنے چاہیئں، پہلے ایک سمری آنے سے متعلق خبروں میں کوئی صداقت نہیں،میڈیا کو سیاسی دھڑے بندیوں کی نمائندگی نہیں کرنی چاہیے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۳ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

تجارتی نمائش سے چین اور جنوبی ایشیائی ممالک...

چین ، جنوب مغربی صوبہ یون نان کے شہر کن منگ میں منعقدہ چھٹی چین ۔ جنوبی ایشیا  نمائش میں ایک نمائش کنندہ (دائیں) مصنوعات متعارف کرارہا ہے۔  (شِنہوا)

۲۳ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین اور روس کے مابین انسانیات پر مبنی تعاو...

چھونگ چھنگ (شِنہوا) چین کی  نائب وزیر اعظم سن چون لان اور روسی نائب وزیر اعظم تاتیانا گولیکووا نے چین ۔روس کمیٹی برائے انسانی تعاون کے 23 ویں اجلاس میں ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی  ہے ۔

 دونو ں رہنماؤں نے  اس اجلاس میں دونوں ملکوں پر زور دیا کہ عوامی تبادلوں کو مستحکم  بنایا جائے ۔

فریقین  نے گزشتہ پانچ برسوں کے دوران  چین اور روس کے درمیان نتیجہ خیز ثقافتی تعاون کو مکمل طور پر تسلیم کیا۔ اس حوالے سے  مقامی تعاون، سائنسی وتکنیکی  جدت  اور کھیلوں کے تبادلے کے موضوعات  پر مبنی  تین قومی سال منعقد کیے گئے ہیں۔

دونوں فریقوں نے چین اور روس کے تعلقات میں انسانیت کے تعاون کو فروغ دینے  کے مثبت کردار اور دور رس اہمیت کو سراہا  اور دونوں سربراہان مملکت کی اسٹریٹجک رہنمائی میں چین اور روس انسانی تعاون کو اعلیٰ سطح پر لے جانے پر اتفاق کیا۔

سن نے اپنی  روسی ہم منصب کو کمیونسٹ پارٹی  آف چائنہ کی 20ویں قومی کانگریس کے بارے میں بریفنگ دی۔ سن نے واضح  کیا  کہ دونوں ملکوں کے  عوام  کے مابین تبادلے چین اور روس کے تعلقات کی ترقی میں بنیادی، رہنمائی اور دیرپا کردار ادا کرتے ہیں۔

 انہوں نے مزید کہا کہ  مختلف شعبوں میں تعاون پر اتفاق رائے پر عمل درآمد ، میکانزم اور طریقوں کی جدت  اور  انسانی تعاون کو فروغ دینا چاہئے ۔

 انہوں نے کہا کہ نئے دور میں چین۔ روس جامع اسٹریٹجک تعاون پر مبنی شراکت داری کو فروغ دینے کے لیے زیادہ سے زیادہ تعاون کی ضرورت ہے ۔

گولیکووا نے کہا کہ روس چین کے ساتھ  مل کرکام کرنے کے لیے تیار ہے تاکہ  کھیلوں کے تبادلے کے سال کے متحرک  کردارسے فائدہ اٹھایا جائے ، مختلف شعبوں میں عملی تعاون کو گہرا  کیا جائے ، دوطرفہ عوامی  تبادلوں کی اچھی مثال قائم ہو اور دو طرفہ تعلقات کے لیے عوامی حمایت کو مستحکم  کیا جائے ۔ 

ملاقات کے دوران سن اورگولیکووا کی موجودگی میں مختلف شعبوں میں تعاون کے معاہدوں پر دستخط  کیے گئے ۔

۲۳ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین اور روس کے مابین انسانیات پر مبنی تعاو...

چھونگ چھنگ (شِنہوا) چین کی  نائب وزیر اعظم سن چون لان اور روسی نائب وزیر اعظم تاتیانا گولیکووا نے چین ۔روس کمیٹی برائے انسانی تعاون کے 23 ویں اجلاس میں ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی  ہے ۔

 دونو ں رہنماؤں نے  اس اجلاس میں دونوں ملکوں پر زور دیا کہ عوامی تبادلوں کو مستحکم  بنایا جائے ۔

فریقین  نے گزشتہ پانچ برسوں کے دوران  چین اور روس کے درمیان نتیجہ خیز ثقافتی تعاون کو مکمل طور پر تسلیم کیا۔ اس حوالے سے  مقامی تعاون، سائنسی وتکنیکی  جدت  اور کھیلوں کے تبادلے کے موضوعات  پر مبنی  تین قومی سال منعقد کیے گئے ہیں۔

دونوں فریقوں نے چین اور روس کے تعلقات میں انسانیت کے تعاون کو فروغ دینے  کے مثبت کردار اور دور رس اہمیت کو سراہا  اور دونوں سربراہان مملکت کی اسٹریٹجک رہنمائی میں چین اور روس انسانی تعاون کو اعلیٰ سطح پر لے جانے پر اتفاق کیا۔

سن نے اپنی  روسی ہم منصب کو کمیونسٹ پارٹی  آف چائنہ کی 20ویں قومی کانگریس کے بارے میں بریفنگ دی۔ سن نے واضح  کیا  کہ دونوں ملکوں کے  عوام  کے مابین تبادلے چین اور روس کے تعلقات کی ترقی میں بنیادی، رہنمائی اور دیرپا کردار ادا کرتے ہیں۔

 انہوں نے مزید کہا کہ  مختلف شعبوں میں تعاون پر اتفاق رائے پر عمل درآمد ، میکانزم اور طریقوں کی جدت  اور  انسانی تعاون کو فروغ دینا چاہئے ۔

 انہوں نے کہا کہ نئے دور میں چین۔ روس جامع اسٹریٹجک تعاون پر مبنی شراکت داری کو فروغ دینے کے لیے زیادہ سے زیادہ تعاون کی ضرورت ہے ۔

گولیکووا نے کہا کہ روس چین کے ساتھ  مل کرکام کرنے کے لیے تیار ہے تاکہ  کھیلوں کے تبادلے کے سال کے متحرک  کردارسے فائدہ اٹھایا جائے ، مختلف شعبوں میں عملی تعاون کو گہرا  کیا جائے ، دوطرفہ عوامی  تبادلوں کی اچھی مثال قائم ہو اور دو طرفہ تعلقات کے لیے عوامی حمایت کو مستحکم  کیا جائے ۔ 

ملاقات کے دوران سن اورگولیکووا کی موجودگی میں مختلف شعبوں میں تعاون کے معاہدوں پر دستخط  کیے گئے ۔

۲۳ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

سی ٹی ڈی پنجاب کی کارروائی، داعش کمانڈر سمیت...

محکمہ انسداد دہشت گردی(سی ٹی ڈی) پنجاب نے راولپنڈی میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم داعش کے انتہائی مطلوب کمانڈر خالد عرف محمد نبی سمیت دو دہشت گرد گرفتار کرلیے۔ ترجمان کے مطابق دہشت گرد کمانڈر خالد عرف محمد نبی نے جعلی نام سے پاکستانی شناختی کارڈ بنوا رکھا تھا۔ دہشت گرد کے قبضہ سے بھاری مقدار میں دھماکا خیز مواد برآمد ہوا جو راولپنڈی میں تخریبی سرگرمیوں میں استعمال کیا جانا تھا۔ دوران تفتیش دہشت گرد نے انکشاف کیا کہ چھ سال قبل داعش تنظیم کے سابقہ خلیفہ ابوبکر البغدادی کی بیعت کے بعد اسے بطور امیر داعش خراسان دلسوالی نور گل مقرر کیا گیا۔خالدعرف محمد نبی داعش تنظیم کو خراسان میں منظم کرنے اور داعش کے زیر قبضہ علاقہ کے دفاع اور محاذ آرائی میں ملوث رہا جبکہ 2019 میں افغان فورسز کے ہاتھوں گرفتار ہوکر جلال آباد اور پل چرخی جیل میں قید بھی رہا، 2021 میں طالبان حکومت آنے کے بعد پل چرخی جیل ٹوٹنے پر فرار ہوا اور غیر قانونی طور پر افغانستان سے پاکستان داخل ہوا۔ دہشت گرد نے اپنی شناخت چھپانے کیلئے محمد خالد کے نام سے جعلی شناختی کارڈ بنایا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۳ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں