• Columbus, United States
  • |
  • ٢٣ نومبر، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | سی-پیک

وزیراعظم کا فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی ، غ...

وزیراعظم شہباز شریف نے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستانی عوام اور حکومت کی جانب سے فلسطینی عوام کیساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔ شہباز شریف نے پیغام میں کہا کہ اظہار یکجہتی کے عالمی دن پر فلسطین کیساتھ غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کرتا ہوں،یہ دن فلسطین پر غیر قانونی قبضے اور فلسطینیوں پر مظالم کو اجاگرکر تا ہے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اسرائیلی ظلم و ستم اور جابرانہ اقدامات کی مثال نہیں ملتی، مسئلہ فلسطین ایک ایسا مسئلہ ہے، جس کا عالمی امن پربھی اثرہے، ہم اقوام متحدہ کی قراردادوں کیمطابق دو ریاستی حل کے خواہاں ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۹ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

بابراعظم کے ننھے مداحوں کا جذباتی پیغام، وڈی...

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو چاہنے والوں میں نہ صرف بڑے عمر کے افراد بلکہ چھوٹے بچے بھی ان کے دلدادہ ہیں جنہوں نے اپنے جذبات کا اظہار بھی اپنے انداز میں کیا،لاہور میں قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے کئی شائقین کرکٹ کو جہاں اپنے آٹو گراف دیے وہاں ان کے ننھے مداح بھی موجود تھے،اس موقع پر اپنی ٹیم کے کھلاڑیوں کیلئے ان بچوں کا جذبہ قابل دید تھا، بڑے تو بڑے بچے بھی بابر اعظم سے ملنے اور ان سے آٹو گراف لینے کیلئے بے چین تھے،سوشل میڈیا پر بابر اعظم کے مداح بچوں کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں بچوں کو کپتان بابر اعظم اور وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان سے ملاقات کے بعد اپنے جذبات کا اظہار کرتے دیکھا جا رہا ہے،ویڈیو میں بچے ملاقات کے بعد کہیں نہایت پرجوش انداز میں بلے پر دیا گیا بابر اعظم کا آٹوگراف تو کہیں کپتان کے آٹوگراف دیے گئے بازو دکھا رہے ہیں،ایک ننھے مداح نے بابر اعظم کا آٹو گراف دیا گیا بلا دکھاتے ہوئے کہا کہ یہ 5لاکھ کا بلا بن گیا ہے جبکہ وہیں موجود ایک اور بچے نے آٹوگراف دکھاتے ہوئے کہا کہ اب یہ 40لاکھ کے بازو بن گئے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۹ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

فیفا فٹ بال ورلڈ کپ، آج 8ٹیمیں ایک دوسرے کے...

فٹ بال کی عالمی تنظیم فیفا کے زیر اہتمام قطر میں جاری 22ویں ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ میں آج (بدھ کو )مزید 4میچوں کا فیصلہ ہو گا، آج پہلے میچ میں گروپ ڈی کی ٹیمیں ڈنمارک اور آسٹریلیا آمنے سامنے ہوں گی،یہ میچ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق رات 8بجے شروع ہوگا، دوسرا میچ بھی گروپ ڈی کی ٹیموں تیونس اور دفاعی چیمپئن فرانس کے درمیان کھیلا جائے گا، یہ میچ بھی رات 8بجے شروع ہوگا، تیسرا میچ گروپ بی کی ٹیموں ایران اور امریکا کے درمیان کھیلا جائے گا،یہ میچ رات 12بجے شروع ہوگا اسی روز کے چوتھا میچ میں گروپ بی کی ٹیموں ویلز اور انگلینڈ کے درمیان کھیلا جائے گااور یہ میچ بھی رات 12 بجے شروع ہوگا،میگا ایونٹ میں شامل 32ٹیموں کو 8مختلف گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے،ایونٹ کاپری کوارٹر فائنل رائونڈ 3سے 6دسمبر تک کھیلا جائے گا جس کے بعد کوارٹر فائنل مرحلہ 9دسمبر سے شروع ہوگا جو 10 دسمبر کو ختم ہوگا، اس کے بعد میگا ایونٹ کا پہلا سیمی فائنل 13جبکہ دوسرا سیمی فائنل میچ 14دسمبر کو کھیلا جائے گا، تیسری پوزیشن کے لئے میچ 17جبکہ فائنل میچ 18دسمبر کو لوسیل آئیکونک سٹیڈیم، لوسیل میں کھیلا جائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۹ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

پاکستانی باکسر محمد شعیب خان ایشین ٹائٹل جیت...

پاکستانی باکسر محمد شعیب خان پروفیشنل اے بی ایف ایشین ٹائٹل فائٹ کھیلنے کیلئے تیار ہیں، جہاں وہ لائٹ ویٹ کیٹگری میں جیت کیلئے پرعزم ہیں،تفصیلات کے مطابق قومی باکسر محمد شعیب خان اور حریف انڈونیشین باکسر کا تھائی لینڈ میں ویٹ ہوا، کولیسٹ بوائے قومی باکسر محمد شعیب خان اب تک کئی فائٹس میں ناقابل شکست رہے ہیں،پاکستانی باکسر شعیب خان کا مقابلہ انڈونیشیا کے تجربہ کار باکسر کے ساتھ 30نومبر کو ہونے جا رہا ہے جس کیلئے قومی باکسر محمد شعیب خان نے پوری قوم سے دعا کی اپیل کی ہے،قومی باکسر محمد شعیب خان نے کہا کہ ایشین ٹائٹل جیت کر قوم کا نام روشن کرنا چاہتا ہوں، میرا خواب پوری دنیا میں سبز ہلالی پرچم کو سربلندی کرنا ہے،واضح رہے کہ باکسر شعیب خان نے تھائی لینڈ کا باکسر کو شکست دے کر ایشین ٹائٹل کیلئے کوالیفائی کیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۹ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق پر عمل در آمد کا...

سب ڈویژنل مجسٹریٹ کوٹلی نعیم اختر نے بلدیاتی انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری  ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد اور انتخابات کے انعقاد کو پر امن بنانے کیلئے    3الگ الگ اجلاس طلب کرلئے،اجلاس (آج)بدھ 30نومبر اور(کل)جمعرات یکم دسمبرکو ہوں گے،الیکشن میں حصہ لینے والے تمام امیدواروں کو شرکت کی ہدایت کی گئی ہے۔

 منگل کو  سب ڈویژن مجسٹریٹ کوٹلی  نعیم اخترکی طرف سے جاری کئے گئے سرکلر میں کہا گیا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن کے  ضابطہ اخلاق پر عملدرآمدکو یقینی بنانے کیلئے 3 اجلاس طلب کئے گئے ہیں جس میں ڈسٹرکٹ کونسل، یونین کونسل اور وارڈ کونسل کے امیدواران اپنی شرکت یقینی بنائیں۔  امیدواروں کو ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد سے متعلق ہدایات جاری کی جائیں گی جبکہ امیدواران اور ان کے پولنگ ایجنٹس کے کردار کے حوالے سے بھی بریفنگ دی جائے گی، یہ اجلاس بلدیہ کوٹلی میں منعقد ہوں گے، پہلا اجلاس حلقہ راج محل اور یونین کونسل کھڈ گوجراں کے امیداواران سے متعلق ہو گا جو(آج) 30 نومبر بدھ کو دن 11بجے ہو گا جبکہ حلقہ سٹی کوٹلی اور یونین کونسل ڈونگی سگیام سے متعلق دوسرا اجلاس بھی (آج) 30نومبر بدھ کو ہی سہ پہر2 بجے ہو گا جبکہ تیسرا اجلاس  یکم دسمبر سہ پہر 2 بجے میونسپل کارپوریشن کوٹلی اور یونین کونسلز سرساوہ، سیاہ ، انوھی سرہوٹہ اور پنجیڑہ  سے متعلق ہو گا۔سب ڈویژنل مجسٹریٹ نے میونسپل کارپوریشن اور مذکورہ یونین کونسلز سے تعلق رکھنے والے امیدواران کو ہدایت کی ہے کہ وہ اجلاس میں اپنی شرکت کو یقینی بنائیں۔

 

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۹ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

پاک انگلینڈ میچ ،پنڈی ٹیسٹ کے پہلے دن کیلئے...

،راولپنڈی سٹیڈیم میں ہونے والے پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کے پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن کیلئے 4 انکلوژر کی تمام ٹکٹیں فروخت ہوگئیں،راولپنڈی ٹیسٹ میچ کیلئے آن لائن ٹکٹوں کی فروخت کا عمل تیزی سے مکمل ہونے کو ہے ،راولپنڈی میں ہونے والے پاک انگلینڈ ٹیسٹ کے پہلے دن کے لیے 4 انکلوژرز ، دوسرے دن کیلیے جاوید میانداد اور عمران خان انکلوژرز کی تمام، اسی طرح تیسرے،چوتھے دن کی بھی جاویداختر، اظہرمحمود، جاوید میانداد اور عمران خان انکلوژرزکی تمام ٹکٹیں فروخت ہوچکی ہیں،واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ یکم دسمبر سے راولپنڈی میں کھیلا جائے گا،یکم دسمبر کو کھیلا جانے والا ٹیسٹ میچ دونوں ملکوں کے درمیان پاک سرزمین پر 17 سال بعد پہلا ٹیسٹ ہوگا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۹ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے خاموشی توڑ دی

آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے سابق کوچ جسٹن لینگر کے بیان پر خاموشی توڑ دی،میڈیا سے گفتگو میں پیٹ کمنز نے کہا کہ آسٹریلوی کرکٹ ٹیم میں کوئی ڈرپوک نہیں ہے اور ٹیم میں کبھی کوئی ڈرپوک رہا بھی نہیں،انہوں نے کہا کہ میں نے کبھی پرائیوٹ گفتگو کا انکشاف نہیں کیا اور میں سمجھتا ہوں کہ یہ مایوس کن ہے کہ بعض اوقات توجہ آف دی فیلڈ سرگرمیوں پر چلی جاتی ہے، ہم توقع کر رہے ہیں کہ ابھی جسٹن لینگر اور سابق کھلاڑیوں کے کئی انٹرویوز آئیں گے،آسٹریلوی کپتان کا کہنا تھا کہ میرے خیال میں اس وقت جو شور ہے اس کا کھلاڑیوں کے کھیل پر اثر نہیں پڑے گا، ہمارا گروپ اس وقت بڑے اچھے ماحول میں ہے، جو کچھ ہورہا ہے ہم اس پر ہنستے ہو ئے آگے بڑھ رہے ہیں،واضح رہے کہ جسٹن لینگر نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ آسٹریلوی ٹیم میں کچھ ڈرپوک ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۹ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

نیشنل رینکنگ ٹینس چیمپئین شپ میں یکساں انعام...

پاکستان کی ٹینس اسٹار مہک کھوکھر نے ٹینس کی خواتین کھلاڑیوں کے لیے مردوں کے یکساں انعامی رقم کی پاکستان میں روایت کو قابل ستائش قرار دیا ہے، لاہور میں جاری حسن طارق رحیم نیشنل رینکنگ ٹینس چیمپئین شپ میں حصہ لے رہی ہیں، ایونٹ کی انعامی پاکستان میں سب سے زیادہ ہے جو کہ 13لاکھ روپے ہے اور خاص بات یہ ہے کہ ایونٹ میں مردوخواتین کھلاڑیوں کو یکساں انعامی رقم دی جائے گی،مہک کھوکھر کا کہنا تھا کہ نیشنل رینکنگ ٹینس چیمپئن شپ میں یکساں انعامی رقم کا ہونا اچھی بات ہے ، اس سے یہ چیز ثابت کرنے کا موقع ملتا ہے کہ سب کھلاڑی برابر ہیں ان میں کوئی تفریق نہیں ہے اس سے دوسرے کھیلوں کو بھی سیکھنا چاہیے،مہک کھو کھر نے کہا کہ پوری دنیا میں اب مردوخواتین کے لیے یکساں پرائز منی پر عمل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے،انعامی رقم ایک بہت بڑا مسئلہ ہوتا ہے جو دوسرے شہروں سے کھلاڑی آتے ہیں انہیں پہلی انعامی رقم دکھانا پڑتی ہے کہ آیا انہیں کھیلنے کا فائدہ بھی ہے یا نہیں کچھ کھلاڑی سارا پیسہ اپنی جیب سے لگانے کی سکت نہیں رکھتے ، وہ کھیلتے ہیں جیتتے ہیں تو وہی رقم پھر اگلے ایونٹس کے لیے لگاتے ہیں،انہوں نے کہا کہ کراچی میں کئی لڑکیاں بہت اچھا ٹینس کھیلتی ہیں لیکن وہ پنجاب میں آکر اس لیے نہیں کھیل سکتیں کہ انہیں بہت مہنگا پڑتا ہے، مہنگائی بہت ہو چکی ہے اس لیے یکساں انعامی رقم کے ساتھ انعامی رقم میں اضافی کی بھی ضرورت ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۹ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شکست، بھارتی بورڈ کا آئ...

بھارتی کرکٹ بورڈ ( بی سی سی آئی)نے 2022کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بدترین شکست کے ساتھ ایونٹ سے باہر ہونے پر نئی ٹیم تشکیل دینے کا فیصلہ کر لیا،بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی بورڈ کے ایک آفیشل نے مقامی میڈیا سے گفتگو میں مستقبل کا پلان بتاتے ہوئے کہا یہ طے ہے کہ اگلے ایڈیشن 2024میں کئی سینئرکھلاڑی نہیں ہوں گے،بھارتی بورڈ عہدیدار کا کہنا تھا کہ اگلے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں برانڈ نیو ٹیم ہوگی، اس دوران زیادہ تر سینئر کھلاڑی ون ڈے اور ٹیسٹ تک محدود ہوں گے اور اگر کوئی نہیں چاہتا تو وہ ریٹائرمنٹ کا اعلان نہ کرے،بھارتی بورڈ عہدیدار نے مزید بتایا کہ بی سی سی آئی نے کبھی کسی کھلاڑی کو ریٹائر ہونے کے لیے نہیں کہا، آئندہ برس فوکس ون ڈے کرکٹ پر ہوگا کیونکہ ٹی ٹوئنٹی کم ہیں، آئندہ برس بھارت نے مجموعی طور صرف 12ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کھیلنا ہیں، ان میچز میں نئے کمبی نیشن کو موقع ملے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۹ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

سترہ سال بعد انگلینڈ کے تاریخی دورہِ پاکستان...

17سال بعد انگلینڈ کے تاریخی دورہِ پاکستان پر برطانوی ہائی کمشنر کی جانب سے اعزازی تقریب کا انعقاد کیا گیا، برطانوی ہائی کمشنر نے انگلش ٹیم کے اعزاز میں منعقدہ تقریب کی تصویر بھی شیئر کی تقریب میں پاکستان اور انگلینڈ کے ٹیسٹ اسکواڈز نے شرکت کی،تقریب کی میزبانی برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے کی، تقریب میں سیاسی شخصیات نے بھی شرکت کی جس میں وفاقی وزیر مریم اورنگزیب، اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف، اسحاق ڈار، خرم دستگیر اور شاہ زین بگٹی شامل ہیں،تقریب میں سینیٹر فیصل جاوید، علی زیدی اور زلفی بخاری نے بھی شرکت، اس کے علاوہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی سابق کپتان محمد حفیظ، لاہور قلندرز کے چیف ایکزیکٹیو عاطف رانا اور ہیڈکوچ عاقب جاوید بھی شریک ہوئے،تقریب کو پاکستانی اور انگلینڈ کے کھلاڑیوں کی تصاویر سے سجایا گیا، اس موقع پر برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنرن نے کہا کہ کپتان بابر اعظم اور بین اسٹوکس کے لیے سیریز کے حوالے سے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں،برطانوی ہائی کمشنر کا کہنا تھا کہ بین اسٹوکس نے سیلاب متاثرین کے لیے میچ فیس کی ڈونیشن دی، ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں،کرسچن ٹرنرن نے کہا کہ پاکستان میں کرکٹ کے لیے عوام میں بے پناہ محبت پائی جاتی ہے، حالیہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں لوگ کرکٹ کی وجہ سے سیاست کو بھول گئے تھے،برطانوی ہائی کمشنر نے کہا کہ میں خوش ہوں کہ ٹیسٹ میچ میں بھی لوگ پھر سے چند دن سیاست کو بھول کر کرکٹ دیکھیں گے،دوسری جانب پی سی بی چیف ایکزیکٹیو فیصل حسنین نے دورہِ پاکستان کو یقینی بنانیکے لیے برطانوی ہائی کمشنر کاشکریہ ادا کیا اور مائک اتھیرٹن ناصر حسین کی دو دہائیوں بعد پاکستان آمد پر خوش آمدید بھی کہا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۹ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

پنجابی کے معروف شاعر استاد دامن کی 38 ویں بر...

پنجابی  کے معروف شاعر استاد دامن کی38ویں برسی 3دسمبر کو منائی جائے گی اس سلسلے میں ادبی حلقوں کے زیر اہتمام تعزیتی ریفرنسز اور دیگر تقریبات کا اہتمام کیا جائے گاجن میں استاد دامن کی ادبی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔استاد دامن 9فروری 1911ء کو لاہور میں پیدا ہوئے ان کا اصل نام چراغ دین تھاجبکہ دامن ان کا تخلص تھا۔استاد دامن کا تعلق غریب گھرانے سے تھا انہیں شاعری کا شوق بچپن سے ہی تھا استاد دامن پنجابی زبان کے ایسے قادر الکلام شاعر تھے جن کا کلام کتابی صورت میں بھی دستیاب ہے لیکن ان کی شاعری عوام کو آج بھی یاد ہے اس لیے انہیں عوامی شاعر کا لقب دیا گیا تھا استاد دامن کی سب سے بڑی خوبی اس ن کی فی البدیہہ شعر گوئی تھا استاد دامن کی شاعری میں تصوف،لوک رنگ،سیاست اور دنیا کے دیگر موضوعات کا ہر رنگ ملتا ہے۔معروف ترقی پسند شاعر فیض احمد فیض مرحوم بھی استاد دامن کے مداحوں میں شامل تھے۔ استاد دامن نے فلموں کیلئے بھی گیت لکھے ان کے پنجابی زبان کایہ گیت ''نہ میں سونے دی نہ چاندی دی میں پیتل بھری پرات،مینوں دھرتی قلعی کرادے میں نچاں ساری رات'' بے حد مقبول ہوا۔استاد دامن 3دسمبر 1984ء کو انتقال کر گئے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۹ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

اسٹیٹ بینک کے اکائونٹ میں 500کروڑ ڈالر کی رق...

وزارت خزانہ کی جانب سے کہاگیا کہ ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک کی جانب سے اسٹیٹ بینک کے اکائونٹ میں 500کروڑ ڈالر کی رقم جمع ہو چکی ہے،رقم سے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگا۔منگل کے روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر میں وزارت خزانہ کی جانب سے بتایا گیا کہ پاکستان کو 500کروڑ ڈالر کی رقم موصول ہو گئی ہے،یہ رقم ایشین انفراسٹر کچر انویسٹمنٹ بینک کی جانب سے موصول ہوئی، وزارت خزانہ کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اکائونٹ میں 500ملین ڈالر کی رقم جمع ہوچکی ہے،رقم سے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۹ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

توشہ خانہ الزامات،فرح خان کا عمر فاروق، نجی...

فرح خان نے توشہ خانہ سے متعلق الزامات پر عمر فاروق ظہور، نجی ٹی وی اور اس کے اینکر کو لیگل نوٹس بھیج دیا۔ عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کی قریبی ساتھی فرح خان نے توشہ خانہ کے تحائف فروخت کرنے کے الزامات پر عمر فاروق ظہور ، نجی ٹی وی اور اس کے اینکر کو لیگل نوٹس بھیج دیا۔ ہتک عزت کا نوٹس عمران خان اور فرحت شہزادی سے متعلق غلط اور من گھڑت خبر نشر کرنے پر بھیجا گیا ہے ، جس میں کہا گیا ہے کہ عمر فاروق سے کبھی ملاقات ہوئی نہ گھڑی بیچنے میں فرح خان (فرحت شہزادی) کا کوئی کردار ہے۔سوچی سمجھی سازش کے تحت من گھڑت اور بے بنیاد الزامات لگائے گئے۔احمد نورانی نے بھی اپنی اسٹوری میں خود وضاحت کی ہے کہ ہے کہ 2019 میں فرحت شہزادی نے دبئی کا سفر نہیں کیا۔ نوٹس کے متن میں لکھا گیا ہے کہ الزامات کا مقصد ساکھ کو نقصان پہنچانا ہے۔ 7 روز میں معافی مانگیں یا وضاحت دیں۔معافی نہ مانگنے پر 7 ارب روپے کا ہتک عزت کا دعوی دائر کیا جائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۹ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ڈاکٹر عافیہ سے متعلق دفتر خارجہ کی امریکا سے...

اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کیلئے دفتر خارجہ کی امریکا سے خط و کتابت پر عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ ہائی کورٹ نے امریکی جیل میں قید پاکستانی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ دفتر خارجہ نے امریکہ کے ساتھ کی گئی خط و کتابت کا ریکارڈ پیش کیا۔ عدالت نے دفتر خارجہ کی پیش کردہ خط و کتابت پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر وزارت خارجہ کو تمام خط و کتابت کا ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دیا۔ جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے دفتر خارجہ کے حکام سے کہا کہ آپ نے دوبارہ وہی پراسس شروع کر دیا جو پہلے کر چکے ہیں، امریکہ کے ساتھ جو خط و کتابت ہوئی ہے وہ دکھائیں، ایک ماہ کے بعد دوسری رپورٹ آئی ہے جو غیر تسلی بخش ہے، آئندہ تاریخ پر وزارت خارجہ کی تمام خط و کتابت عدالت میں پیش کی جائے۔ عدالت نے کیس کی سماعت سات دسمبر تک ملتوی کردی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۹ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

برطانیہ، بجلی کی بچت کیلئے صارفین کیلئے خصوص...

برطانیہ میں نیشنل گرڈ نے بلیک آئوٹ سے بچنے کی اسکیم کا تجربہ کچھ وقت کے لیے موخر کردیا،غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسکیم کے تحت اعلان کیا گیا تھا کہ سردیوں میں بجلی کی بچت کے لیے شام کے اوقات میں کم بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو انعامی رقم دی جائے گی،اس حوالے سے صارفین کو ایک معاہدے پر دستخط بھی کرنا تھا جس کے تحت وہ اسکیم کا حصہ بن جاتے تاہم اس اسکیم کو کچھ وقت کے لیے روک دیا گیا ہے،رپورٹ کے مطابق سائن اپ کرنے والے صارفین کو کچھ مخصوص اوقات میں الیکٹرک اوون، ڈِش واشر اور بجلی زیادہ استعمال کرنے والی اشیا نا چلانے پر رقم ادا کی جائے گی، اس سے قبل کہا گیا تھا کہ موسم سرما میں شام کے اوقات میں بجلی کی طلب بڑھنے پر یہ بلیک آوٹ سے بچنے کے لیے گرڈ اسٹیشن کی پہلی دفاعی لائن ہوگی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۹ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

روس ممکنہ طورپریوکرین کے پاور سٹیشنز پر حملہ...

نیٹو کے سیکرٹری جنرل جینز اسٹولٹن برگ نے کہا ہے کہ ولادیمیر پیوٹن موسم سرما کو یوکرین کیخلاف جنگ کے ہتھیار کے طور پر استعمال کرنا چاہتے ہیں،جینز اسٹولٹن برگ نے کہا کہ روس ممکنہ طور پر یوکرین کے پاور اسٹیشنز پر حملہ جاری رکھے گا، موسم سرما سے پہلے ان حملوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ ولادیمیر پیوٹن اب موسم سرما کو یوکرین کے خلاف جنگ کے ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے کی کوشش کر رہے ہیں،دوسری جانب یورپی یونین کے خارجہ تعلقات اور سلامتی کے مشیر جوزف بوریلا نے کہا کہ یوکرینی تنصیبات پر روسی حملوں سے لگتا ہے کہ پیوٹن یوکرین کو تاریکی میں ڈبونا اور ٹھٹھرنے پر مجبور کرنا چاہتے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۹ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ساڑھے تین منٹ میں پاستا تیار کرنے کا جھوٹا د...

امریکی خاتون نے مقامی فوڈ کمپنی پر پانچ ملین ڈالر کا دعوی دائر کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کمپنی نے جھوٹ کا سہارا لیا،فلوریڈا کی رہائشی امندا رامیرز نامی خاتون نے الزام عائد کیا ہے کہ کرافٹ ہینز کمپنی نے یہ کہہ کر قانون کی خلاف ورزی کی ہے کہ ویلویٹا مائیکرو ویو ایبل میک اور پنیر تیار ہونے میں ساڑھے تین منٹ لگتے ہیں جو سراسر جھوٹ پر مبنی ہے،خاتون کا موقف ہے کہ کمپنی کے تیار کردہ باکس پر لکھا ہوتا ہے کہ ویلویٹا شیلز اور پنیر ساڑھے تین منٹ میں تیار ہوجاتے یعنی جتنا وقت میکرونی پاستا کو مائیکرو ویو میں پکانے میں لگتا ہے،غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق مذکورہ مقدمہ فلوریڈا کے جنوبی ضلع کی عدالت میں دائر کیا گیا ہے۔ خاتون کا کہنا ہے کہ پروڈکٹ کو تیار ہونے میں اس سے کہیں زیادہ زیادہ وقت لگتا ہے کیونکہ اسے بنانے کے مراحل زیادہ وقت لیتے ہیں،اپنی درخواست میں انہوں نے پاستا بنانے کیلئے درکار اجزا اور مائیکروویو اوون میں اس کی تیاری کا طریقہ کار بھی بیان کیا ہے، مقدمے کی مدعی خاتون نے ہرجانے کی درخواست میں کمپنی سے5 ملین ڈالر یا 40 کروڑ 80 لاکھ روپے طلب کیے ہیں،دوسری جانب کرافٹ ہینز کمپنی کے ترجمان نے مذکورہ قانونی چارہ جوئی کے حوالے سے ایک میڈیا بیان میں اسے ایک غیر سنجیدہ مقدمہ قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ہم اس فضول اور بے معنی مقدمے سے آگاہ ہیں اور ہمارے خلاف کی گئی شکایات اور الزامات کا بھرپور دفاع کریں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۹ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

روس کاامریکا کے ساتھ جوہری مذاکرات ملتوی کرن...

روس اورامریکاکے درمیان جوہری تخفیف اسلحہ کے حوالے سے رواں ہفتے مصرہونے والے مذاکرات ملتوی کردیے گئے ہیں۔ روس کی وزارتِ خارجہ اورامریکی سفارت خانے نے سوموار کو الگ الگ بیان میں ان مذاکرات کے ملتوی ہونے کی اطلاع دی ہے،دونوں ممالک کے حکام 29 نومبرسے6دسمبرتک مصرکے دارالحکومت قاہرہ میں ملاقات کرنے والے تھے تاکہ جوہری ہتھیاروں میں کمی کے نیواسٹارٹ معاہدے کے تحت معائنے دوبارہ شروع کرنے پر تبادلہ خیال کیا جاسکے۔ان مذاکرات کوکووِڈ19کے وبائی مرض کی وجہ سے مارچ 2020میں معطل کردیا گیا تھا،وزارت نے کہاکہ قاہرہ میں امریکاروس نیواسٹارٹ معاہدے کے تحت دوطرفہ مشاورتی کمیشن کا پہلے سے طے شدہ اجلاس اب ان (29 نومبر سے 6 دسمبر)تاریخوں پرنہیں ہوگا۔ اس کو بعد کی تاریخ تک ملتوی کردیا گیا ہے،اجلاس کے التوا کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی، جبکہ روسی اخبار کمرسانت نے امریکی سفارت خانے کے حوالے سے کہا ہے کہ یہ فیصلہ روس کا تھا،روس کے نائب وزیرخارجہ سرگئی ریابکوف نے کسی پیش رفت کی توقعات کومسترد کردیا تھاحالانکہ یہ مذاکرات اس بات کی علامت تھے کہ دونوں فریق کم سے کم بات چیت کو برقرار رکھنا چاہتے ہیں۔اس وقت امریکااورروس کے درمیان سرد جنگ کے بعد سے دوطرفہ تعلقات اپنی کم ترین سطح پرہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۹ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

یورپ میں بڑی تعداد میں کوکین سپلائی کرنیوالے...

یورپ میں ایک تہائی کوکین سپلائی کرنے والے منشیات فروشوں کے گروہ کے سرغنہ کو دبئی سے گرفتار کرلیا گیا، یہ برطانوی ڈرگ لارڈ اسپین سے فرار ہو کر دبئی پہنچا تھا جہاں سے اسے گرفتار کیا گیا،رپورٹس کے مطابق پانچ ممالک میں تاریخی کارروائیوں کے دوران سپر کارٹیل نامی اس گروہ کے 49مشتبہ ارکان کو بھی اب تک گرفتار کیا گیا ہے، چھاپوں میں 30ٹن سے زائد منشیات بھی قبضے میں لی گئی،غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مالاگا، میڈرڈ اور بارسلونا میں جاری چھاپوں میں گرفتاریوں کے علاوہ اب تک دبئی اور اسپین سے گروہ کے 6سینیئر ڈرگ لارڈز بھی گرفتار کیے گئے ہیں۔ گروہ کے سرغنہ سمیت ان 7 افراد کو ہائی ویلیو ٹارگٹ کی حیثیت حاصل تھی۔،یہ آپریشن یورو پول کی سربراہی میں جاری ہے اور اس میں اسپین، فرانس، بیلجیئم، ہالینڈ اور متحدہ عرب امارات کی پولیس فورسز حصہ لے رہی ہیں۔،رپورٹس کے مطابق مارچ 2020میں ویلنسیا سے 700کلو گرام کوکین والا کنٹینر پکڑنے پر اس آپریشن کا آغاز کیا گیا۔ گروہ کا برطانوی سرغنہ کالے دھن کو سفید کرنے کیلئے اسپین میں رئیل اسٹیٹ کا کاروبار بھی چلا رہا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۹ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ہم نئی تجارتی منڈیوں کا رخ کر رہے ہیں، پیوٹن

روس کے صدر ولادی میر پوتن نے کہا ہے کہ ہم نئی تجارتی منڈیوں کا رخ کر رہے ہیں،صدر پوتن نے دارالحکومت ماسکو میں، روس کے سرکاری دورے پر موجود، قزاقستان کے صدر قاسم جومیرت توکایف کے ہمراہ اورینبرگ شہر میں منعقدہ روس، قزاقستان علاقائی فورم میں آن لائن شرکت کی،فورم سے خطاب میں صدر پوتن نے کہا ہے کہ "بین الاقوامی تجارت بحران کا شکار ہے لہذا روس اپنی برآمدات و درآمدات کا رخ نئی تجارتی منڈیوں کی طرف موڑنے کے لئے وسیع پیمانے کی تدابیر اختیار کر رہا ہے،انہوں نے کہا ہے کہ روس، قزاقستان اکانومی میں سب سے زیادہ سرمایہ کاری کرنے والے ممالک میں سے ایک ہے۔ قزاقستان میں ہماری سرمایہ کاریاں تقریبا 17بلین ڈالر تک پہنچ گئی ہیں۔ ہم ملک کے تمام کلیدی شعبوں میں 30سے زائد مشترکہ سرمایہ کاری منصبوں کو جاری رکھے ہوئے ہیں،انہوں نے قزاقستان کے ساتھ خاص طور پر مشترکہ رسل و رسائل اور لاجسٹک انفراسٹرکچر کے فروغ سے متعلقہ اقدامات پر غور کا ذکر کیا اور کہا ہے کہ " اس کے علاوہ ہم تجارتی وسرمایہ کاری کو متاثر کرنے والی پابندیوں کے خاتمے سے دلچسپی لے رہے ہیں۔ یہ پہلو ،خاص طور پر موجودہ حالات میں کہ جب بین الاقوامی تجارت بحران کا شکار ہے، نہایت اہمیت کے حامل ہیں۔ روس اپنی درآمدات و برآمدات کا رخ نئی منڈیوں کی طرف موڑنے کے لئے وسیع تدابیر اختیار کر رہا ہے،فورم سے خطابات کے بعد صدر پوتن اور صدر توکایف نے روس صدارتی پیلس کریملن پیلس میں دو طرفہ ملاقات کی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۹ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

بھارت،مسلمان طالبعلم سے تعصب اور نفرت کا اظہ...

بھارت میں مسلمان طالب علم سے تعصب اور نفرت کا اظہار کرنے والے پروفیسر کو معطل کر دیا گیا،کرناٹک کی یونیورسٹی میں پروفیسر نے بھری کلاس میں مسلمان طالب علم کو دہشت گرد کہا تھا جس پر کلاس میں موجود ایک طالب علم استاد کو سبق پڑھانے پر مجبور ہوگیا تھا،طالب علم نے کہا کہ آپ کو کسی کے مذہب کا مذاق اڑانے کا حق نہیں، بھری کلاس میں دہشت گرد کہہ کر مخاطب کرنے کا کیا مقصد ہے،بعدازاں بھارتی انتظامیہ نے معاملہ سوشل میڈیا پر آنے کے بعد ٹیچر کو معطل کر دیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۹ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

شہزادہ محمد بن سلمان نے شاہ سلمان ایئرپورٹ ک...

سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ریاض میں شاہ سلمان بین الاقوامی ہوائی اڈے کے ماسٹر پلان کا افتتاح کر دیا،سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ریاض میں جس بین الاقوامی ہوائی اڈے کے ماسٹر پلان کا افتتاح کیا ہے توقع ہے کہ یہ دنیا کے سب سے بڑے ہوائی اڈوں میں سے ایک ہوگا، اس ہوائی اڈے کا منصوبہ دارالحکومت ریاض کو دنیا کی سر فہرست 10معیشتوں میں شامل کرنے کے ویژن کا حصہ ہے،یہ منصوبہ دارالحکومت کی آبادی میں اضافے اور ضروریات کو پورا کرنے کے لئے وضع کیا گیا ہے، 2030 تک ریاض کی آبادی ڈیڑھ سے دو کروڑ کے درمیان ہونے کی توقع ہے، اس ہوائی اڈے سے ریاض کی عالمی لاجسٹکس مرکز کی حیثیت میں بھی اضافہ ہوگا اور مملکت میں تجارت اور سیاحت کے فروغ میں مدد ملے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۹ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

بھارت ، مسلمان دشمن مودی سرکار نے مدرسوں کے...

بھارت میں مسلمان دشمن مودی سرکار نے مدرسوں کے طلبا کے لیے اسکالرشپس ختم کردیں،بھارتی میڈیا کے مطابق مدرسوں میں زیرتعلیم پہلی سے آٹھویں جماعت تک کے طلبا کو ایک ہزار روپے ماہانہ کی اسکالر شپ دی جارہی تھی،اترپردیش کی ریاستی حکومت پہلے ہی مدرسوں کے طلبا کے لیے اسکالرشپس پر پابندی لگا چکی ہے۔ گزشتہ سال بھارت میں مدرسوں کے 16ہزار 558طلبا کو چار سے پانچ لاکھ روپے کی اسکالر شپس فراہم کی گئی تھیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۹ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ہوائی، دنیا کا سب سے بڑا آتش فشاں 40برسوں می...

ہوائی میں دنیا کا سب سے بڑا فعال آتش فشاں پھٹ پڑا، جس کے بعد علاقے میں آگ کا ایک دہشت ناک سمندر ابل پڑا،میڈیا رپورٹس کے مطابق ہوائی میں دنیا کا سب سے بڑا آتش فشاں مانا لو گزشتہ 40برسوں میں پہلی بار پھٹ پڑا ہے، سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیوز اور تصاویر میں اس کی دہشت ناکی کو دیکھا جا سکتا ہے،امریکی میڈیا کے مطابق آتش فشاں کا لاوا شمال مشرقی رفٹ زون میں بہتا رہے گا اور گیسز کے اخراج کا سلسلہ بھی جاری ہے، ہوائی کے بگ آئی لینڈ اور اس کے آس پاس کے سمندری جزیروں میں رہائشیوں کو خبردار کر کے الرٹ جاری کر دیا گیا،مانا لو آخری بار مارچ اور اپریل 1984میں پھوٹا تھا، جس کے لاوے نے ہیلو شہر کے پانچ میل کے علاقے کو متاثر کر دیا تھا،امریکی جیولوجیکل سروے نے اپنی ویب سائٹ پر کہا کہ اس وقت لاوے کا بہا چوٹی کے علاقے میں موجود ہے اور اس سے نیچے کی ڈھلوان والی آبادیوں کو خطرہ نہیں، تاہم اگر لاوے نے پہاڑ کے دہانے تک محدود نہ رہ کر اس کی دیواریں توڑ دیں تو پھر اس کا بہا تیزی سے آبادیوں کی طرف ہو جائے گا،جیولوجیکل سروے کی ایک ترجمان مائل کاربیٹ نے کہا آتش فشاں میں پھٹا کب تک جاری رہے گا، اور کیا یہ لاوا آبادی والے علاقوں میں بہنے کا سبب بن سکتا ہے، اس کی پیش گوئی کرنا ناممکن ہے، تاہم میں آپ کو بتا سکتی ہوں، ہم اس وقت ہوائی سول ڈیفنس کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں، اور وہ کمیونٹی کے اراکین کو اپ ڈیٹ فراہم کر رہے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۹ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

اسلام آباد، پولیس موبائل کی ٹکر سے دو ماں بی...

سرینگر ہائی وے پر پولیس موبائل وین کی ٹکر سے ماں بیٹی کی ہلاکت کے واقعہ میں پولیس نے ڈرائیور کو حراست میں لے کر مقدمہ درج کر لیا ہے۔ خاتون بیٹی کے ہمراہ سیکٹر جی نائن کے قریب سڑک عبور کر رہی تھی کہ پولیس موبائل وین کی زد میں آ کر دم توڑ گئی۔ جاں بحق ہونے والی خاتون کی شناخت ثریا بی بی جب کہ بیٹی کی عالیہ کے نام سے کی گئی ہے۔ ماں بیٹی افغان شہری اور اسلام آباد کے علاقے گولڑہ میں رہائش پذیر تھیں۔ حادثے میں ایک لڑکی بھی زخمی ہوئی ہے، جسے طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ تھانہ آئن نائن پولیس نے واقعہ کا مقدمہ حادثاتی موت کی دفعات کے تحت درج کیا ہے، جب کہ پولیس موبائل وین کے ڈرائیور کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۹ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

اعظم سواتی کے جسمانی ریمانڈ میں چار روز کی ت...

قومی اداروں کے خلاف متنازع بیانات کے کیس میں پی ٹی آئی کے سینیٹر اعظم سواتی کے جسمانی ریمانڈ میں چار روز کی توسیع کر دی گئی ہے۔ منگل کو پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی کو سینیر سول جج محمد شبیر کی عدالت میں دو روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر پیش کیا گیا۔ آج ہونے والی سماعت میں وفاقی تحقیقاتی ایجنسی ( ایف آئی اے ) کی جانب سے ملزم کے مزید 6 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔ ایف آئی اے کے وکیل نے کہا کہ ملزم سے ابھی موبائل اور ٹویٹ اکانٹ سے متعلق مزید تفتیش کرنی ہے، جس کیلئے مزید ریمانڈ درکار ہے۔ سماعت کے دوران ملزم کے وکیل بابر اعوان نے معزز عدالت کے روبرو استدعا کرتے ہوئے کہا کہ ملزم کو جان کا خطرہ ہے، اس لیے پیشی سے استثنی کی اجازت دی جائے۔ سینیٹر اعظم سواتی کی جانب سے بابر اعوان نے عدالت کو بتایا کہ سیکیورٹی خدشات پر ملزم کو پیش نہیں کیا ہے۔ اس موقع پر اعظم سواتی نے وڈیو لنک کے ذریعے حاضری لگائی گئی۔ عدالت نے پیشی سے استثنی کی درخواست منظور کرتے کیس کی سماعت تین دسمبر تک ملتوی کر دی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۹ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ، عمران خان پر جرما...

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پشاور کے ضمنی انتخاب میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی سے متعلق کیس میں عمران خان کی جرمانہ کیخلاف اپیل مسترد کردی ۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے پشاور کے حلقہ این اے 45 میں عمران خان کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی سے متعلق کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی اپیل مسترد کر دی ۔ الیکشن کمیشن نے اپیل مسترد کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی پر 30 ہزار روپے جرمانہ برقراررکھا ہے ۔ واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر عمران خان کو30ہزار روپے جرمانہ کیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۹ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

شمالی وزیرستان میں دکاندار سمیت 3 افراد قتل

شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی بازار میں دکاندار سمیت 3 افراد قتل کر دیے گئے۔ پولیس کے مطابق نامعلوم افراد نے جیولری کی دکان سے رات کے اندھیرے میں 3 افراد کو اٹھا کر دور کھیتوں میں قتل کر دیا، مقتولین میں جیولری دکان کے مالک اور دو دوست شامل ہیں۔ تینوں افراد کا تعلق ضلع بنوں سے بتایا جاتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۹ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

عنقریب گمنامی میں چلا جاوں گا لیکن فوج سے رو...

سابق آرمی چیف جنرل(ر)قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ عنقریب گمنامی میں چلا جائوں گا لیکن فوج سے روحانی رابطہ ہمیشہ قائم رہے گا،اس فوج نے ہمیشہ میری آواز پر لبیک کہا، میں نے ان سے جہاں پسینہ مانگا انہوں نے خون دیا، ان کی اسی قربانیوں کی وجہ سے آج ملک امن کا گہوارہ ہے، امید ہے کہ نئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی پروموشن ملک اور قوم کی ترقی کا باعث بنے گی، مجھے پورا یقین ہے کہ ان کی تعیناتی ملک اور قوم کیلئے بہترین فیصلہ ثابت ہوگی،فوج کی کامیابی کا اندازہ اس بات سے لگائیں کہ ان کی کامیابیوں کا اعتراف صرف دوستوں ہی نے نہیں بلکہ دشمنوں نے بھی کیا،ں پاک فوج کی کامیابیوں کیلئے دعا گو ہوں۔تقریب سے اپنے الوادعی خطاب میں سبکدوش ہونے والے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے نئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو مبارکبادی دی۔

انہوں نے کہا کہ پاک فوج کے ساتھ عمر بھر کی رفاقت کی تکمیل کے موقع پر اللہ کا شکر گزار ہوں کہ اس نے مجھے اس عظیم فوج میں ملازمت کا موقع دیا اور ایک بامقصد زندگی عطا کی۔ جنرل(ر)قمر باجوہ نے کہا کہ کچھ دیر میں آرمی چیف کی کمان سنبھالنے والے جنرل عاصم منیر کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں، امید ہے ان کی ترقی ملک اور فوج کی کامیابی کا باعث بنے گی، جنرل عاصم سے میری رفاقت 24 سالہ پرانی ہے، وہ حافظ قرآن ہونے کے علاوہ پیشہ ور، باصلاحیت اور اعلی اصولوں کے قابل افسر ہیں، یقین ہے فوج ان کی قیادت میں نئی منازل عبور کرے گی، ان کی تعیناتی مثبت ثابت ہوگی، خوشی ہیکہ فوج ایک مایہ ناز اور قابل افسر کے حوالے کرکے جارہا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ آج سے 44 سال پہلے میرا فوجی سفر شروع ہوا جو اختتام پذیر ہورہا ہے، اللہ کا شکر ہے اس بہادر اور عظیم فوج میں نوکری کا موقع دیا اور اس کی کمان کی جو اعزاز کی بات ہے، 6 سالہ دور میں ایل او سی کے معاملات، دہشتگردی، امن و امان یا قدرتی آفات کا مقابلہ ہو، اس فوج نے ہمیشہ میری آواز پر لبیک کہا، میں نے ان سے جہاں پسینہ مانگا انہوں نے خون دیا، ان کی اسی قربانیوں کی وجہ سے آج ملک امن کا گہوارہ ہے۔ سابق آرمی چیف کا کہنا تھا کہ اپنی فوج پر فخر ہے، جو کم وسائل کے باوجود سیاچن سے لے کر صحرا تک سرحدوں کی حفاظت کرتی ہے، یہ لسانیت، رنگ نسل اور مذہب کی تفریق سے بالاتر ہوکر ملک کے چپے چپے کا دفاع کرتی ہے، یقین ہے آنے والے وقت میں فوج جنرل عاصم کی قیادت میں اس سے بڑھ کر ملک کی خدمت کرے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ عنقریب گمنامی میں چلا جاں گا لیکن فوج سے روحانی رابطہ ہمیشہ قائم رہے گا، جب فوج کی کا میابیاں ہوگی خوشی ہوگ اور جب فوج پر مشکل وقت آئے گا میری دعائیں آپ کے ساتھ ہوں گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۹ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

اسپتال میں میاں بیوی کے جھگڑے میں گود کا بچہ...

جناح اسپتال میں شوہر اور بیوی کے درمیان جھگڑے میں ماں کی گود سے شیر خوار بیٹا زمین پر گرنے سے جاں بحق ہوگیا ، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ایدھی حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والے لڑکے کی شناخت 2 سالہ عاطف کے نام سے کی گئی۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفی کی والدہ نے ابتدائی طور پر بیان دیا ہے کہ ٹریفک حادثے میں وہ خود اور 2 بیٹیاں زخمی ہوگئی تھیں اور جناح اسپتال میں طبی امداد کے بعد ایمرجنسی کے باہر فٹ پاتھ پر ہی ٹہری ہوئی تھی کہ اس کا شوہر آصف آیا اور مجھ سے ایک ہزار روپے مانگ نہ دینے پر اس نے مجھ سے جھگڑا کیا اور میری گود میں موجود 2 سالہ بیٹا زمین پر گرنے سے جاں بحق ہوگیا۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ بچے کا والد آصف نشے کا عادی بتایا جاتا ہے جسے پولیس نے گرفتار کرلیا جبکہ بچے کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دی ، متاثرہ خاندان سہراب گوٹھ کوئٹہ بس اسٹاپ کے قریب کا رہائشی بتایا جاتا ہے ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۹ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

گوادر میں چائنا پاک نان ووڈ فاریسٹ سائنس پر...

گوادر میں چین پاکستان ٹراپیکل ایرڈ نان ووڈ فاریسٹ سائنس اور ٹیکنالوجی کے تبادلے کے تعاون کی تلاش سے متعلق دوسری کانفرنس آن لائن منعقد ہوئی۔ دوسری کانفرنس کا تھیم انتہائی موثر پانی اور مٹی کو تبدیل کرنے والے پلانٹس پر تھا۔ دو ریسرچ فیلو رضیہ جنید اور مصباح امین نے اپنے تحقیقی مقالے پیش کئے۔ فیصل آباد اور کراچی یونیورسٹیوں کے پروفیسرز پر مشتمل پاکستانی وفد نے آن لائن شرکت کی جبکہ دیگر معززین جن میں چیئرمین سی او پی ایچ سی چنگ باو چونگ ، چانسلر انڈس یونیورسٹی خالد امین اور چینی سفارتخانے اور کراچی قونصلیٹ کے اعلیٰ حکام نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔ گوادر پرو کے مطابق انڈس یونیورسٹی، جامعہ کراچی اور فیصل آباد یونیورسٹی آف ایگریکلچر نے چین کی سینٹرل ساؤتھ یونیورسٹی آف فاریسٹری اینڈ ٹیکنالوجی اور چائنہ اوورسیز پورٹس ہولڈنگ کمپنی کے اشتراک سے گوادر فری زون میں بیلٹ اینڈ روڈ سائنٹیفک ریسرچ لیبارٹری قائم کی ہے۔

یہ کانفرنس پاکستانی اور چینی تعلیمی اور تحقیقی اداروں کے درمیان پائیدار تحقیقی تعاون کا پروگرام ہے۔ گوادر پرو کے مطابق سائنسی تحقیقی لیبارٹری نے گوادر اور بلوچستان کی زرعی ترقی کو فروغ دینے کے لیے قابل ذکر اقدامات کیے ہیں۔ زیروفائٹس پر سائنسی تحقیق کی گئی ہے۔ جدید ترین ٹشو کلچر اور کلوننگ تکنیک کا استعمال کرتے ہوئے گوادر کے گرین ہاؤس میں کیلے، جوجوبا اور انجیر کے پودے اگائے گئے ہیں۔ گوادر پرو کے مطابق اس کوآرڈینیشن کا مقصد پاکستان کو جدید تکنیکی معلومات کی منتقلی ہے تاکہ گوادر کے بارانی ماحولیاتی نظام کے مطابق پانی کی بچت کرنے والے پودے تیار کیے جا سکیں۔ چین نے ڈرامائی طور پر بنجر زمین کے بڑے حصے کو، جسے گریٹ گرین وال کے نام سے جانا جاتا ہے، قابل کاشت زمین بنا دیا ہے۔ یہ آمدنی پیدا کرنے اور موسمیاتی تبدیلی کو روکنے میں مدد کرنے کے دو زرائع فراہم کرتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۹ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

بیجنگ میں چین پاک ٹیکنالوجی سنٹر کا آغاز ہوگ...

سائنس اور ٹیکنالوجی (S&T) پر دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے کے لیے ایک سنگ میل کے طور پر بیجنگ میں سائنس اور ٹیکنالوجی تعاون مرکز کا آغاز کر دیا گیا ہے۔چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سینٹر کا آغاز چنگ گوان سن بیلٹ اینڈ روڈ انڈسٹریل پرموشن ایسوسی ایشن (ZBRA) اور پاکستان کی اسپیشل ٹیکنالوجی زونز اتھارٹی (STZA) نے کیا ہے۔ فورم سے خطاب کرتے ہوئے چین میں پاکستانی سفیر معین الحق نے کہا کہ پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف کے حالیہ دورہ چین کے دوران انفارمیشن ٹیکنالوجی چین پاکستان تعاون کے ایک اہم شعبے کے طور پر ابھری ہے ، چین پاکستان اقتصادی راہداری ( سی پیک ) کے تحت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی مشترکہ ورکنگ گروپ قائم کیا گیا ہے۔ سفیر نے مزید کہا کہ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سنٹر دو طرفہ تعاون کو بڑھانے کی طرف ایک اہم پیش رفت ہو گا۔چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق زیڈ بی آر اے کے صدر چنگ شیاو ڈونگ نے اپنے خطاب میں کہا کہ مرکز کو ایک پلیٹ فارم کے طور پر لے کر ہم چین اور پاکستان کی تمام جماعتوں کو متحرک خاص طور پر ہائی ٹیک انٹرپرائزز اور اداروں کو سائنس اور ٹیکنالوجی کے تعاون کے لیے وسائل تیار کرنے اور اکٹھا کرنے کے لیے کریں گے ۔

چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق صدر نے مزید کہا کہ چینی سائنس اینڈ ٹیکنالوجی انٹرپرائزز کا ایک وفد گہرائی سے فیلڈ تحقیقات کے لیے اگلے سال پاکستان کا دورہ کرے گا۔ چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق سائنس اینڈ ٹیکنالوجی مرکز کو ''چینی کاروباری اداروں کے لیے رابطہ دفتر'' قرار دیتے ہوئے ایس ٹی زیڈ اے کے ایک افسر نے بتایا کیا کہ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی اختراعات، لوگوں سے عوام اور طالب علم سے طالب علم کے تعاون کے چینلز کو فروغ دینے کے علاوہ، اس مرکز کو ٹیکنالوجی کی منتقلی، تعاون اور سرحد پار سرمایہ کاری کے لیے کاروباری پلیٹ فارم ا کے لیے ڈیزائن کیا جائے گا۔ چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق معلوم ہوا ہے کہ یہ مرکز مصنوعی ذہانت، بگ ڈیٹا، کلاؤڈ کمپیوٹنگ، روبوٹکس، مالیاتی ٹیکنالوجی، بلاک چین اور بائیو ٹیکنالوجی وغیرہ کے شعبوں میں تعاون پر توجہ مرکوز کرے گا۔

چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق قابل ذکر بات یہ ہے کہ مرکز کو چار بڑے کام سونپے جائیں گے۔ پہلا قدم چینـپاک کاروباری اور اختراعی صلاحیتوں کو پروان چڑھانا ہے۔ دوطرفہ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی تعاون کے لیے چینلز اور وسائل تیار کرنے کی بھی کوشش کی جائے گی۔ یہ مرکز ٹیکنالوجی کی منتقلی کے لیے چینـپاک سائنس اینڈ ٹیکنالوجی تعاون کا فریم ورک بنائے گا اور یہ پیداواری صلاحیت کے لیے تعاون کی بنیاد کو بھی فروغ دے گا۔ چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق یہ بات قابل ذکر ہے کہ تعاون سنٹر فروری 2022 میں چنگ گوان سن بیلٹ اینڈ روڈ انڈسٹریل پروموشن ایسوسی ایشن اور پاکستان کی اسپیشل ٹیکنالوجی زونز اتھارٹی کے درمیان سائنس اینڈ ٹیکنالوجی تعاون کے حوالے سے مفاہمتی یاداشت پر دستخط کے بعد قائم جا رہا ہے ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۹ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

سی پیک توانائی منصوبے لاکھوں پاکستانی گھرانو...

چیئرمین نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) توصیف ایچ فاروقی نے کہا ہے کہ سی پیک توانائی منصوبوں نے پاکستان میں بجلی کی صنعت کو بہتر کیا ، کم قیمت پر اعلی کارکردگی کے ساتھ بجلی کی فراہمی میں اضافہ کرکے اقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ چائنہ اکنامک نیٹ (سی ای این) کو انٹرویو میں چیئرمین نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) توصیف ایچ فاروقی نے کہا سی پیک کے توانائی کے منصوبوں بشمول کوئلہ، ہوا، شمسی اور پن بجلی کے منصوبوں کی کل نصب صلاحیت 6570 میگاواٹ ہے۔ انہوں نے مالی سال 2020-21 اور-22 2021 میں بالترتیب 28549.94 Gwh اور 25772.48 Gwh بجلی پیدا کی ہے، جو پاکستان میں کل پیداوار کا 22.03 اور 18.37 فی صدہے۔چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق قومی گرڈ میں اوسطاً 20 فیصد سالانہ اضافے نے ملک کے اندر لوڈ شیڈنگ کے بڑھتے ہوئے معاملات کو کم کیا ہے اور خاص طور پر پاکستان میں برآمدات پر مبنی صنعتوں کو تقویت دی ہے۔ پاکستان کا توانائی کا شعبہ بنیادی طور پر درآمدی ایندھن (تیل اور ایل این جی) پر منحصر ہے، جس کی وجہ سے غیر ملکی ذخائر پر بہت زیادہ بوجھ پڑا ہے اور ملک کی صنعتی ترقی محدود ہے۔

چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق قو چیئرمین نے بتایا جیسا کہ سی پیک توانائی کے منصوبوں نے پچھلے پانچ سالوں میں فرنس آئل اور ڈیزل سے کوئلے اور قابل تجدید توانائی کے وسائل تک مہنگی توانائی کی پیداوار کی جگہ لے لی ہے، پاکستان کی توانائی کی ضروریات کم قیمتوں پر پوری کی گئی ہیں، جس سے برآمدات پر مبنی صنعتوں میں ترقی ہوئی۔ کے اے ایس بی کے فراہم کردہ ڈیٹا کے مطابق بجلی کی پیداواری لاگت کے حوالے سے، اکتوبر 2021 میں درآمدی کوئلے پر مبنی سی پیک منصوبوں نے 8.0 روپے فی کلو واٹ ہارس پر بجلی پیدا کی۔ جب کہ FO اور RLNG پر مبنی گھریلو منصوبوں کی لاگت بالترتیب روپے 21.5 روپے فی کلو واٹ ہارس اور 20.0 روپے فی کلو واٹ ہارس تھی، جو سی پیک منصوبوں سے دوگنا زیادہ مہنگی ہے ۔ بین الاقوامی منڈی میں ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے پچھلے سال سے لاگت بڑھ رہی ہے۔ اس کے باوجود سی پیک منصوبے اب بھی مسابقتی شرح فراہم کرتے ہیں۔ اس سال اکتوبر میں، درآمدی کوئلے پر مبنی سی پیک منصوبوں کی بجلی کی پیداواری لاگت 18.5 روپے تھی، اور FO اور RLNG پر مبنی گھریلو منصوبوں کی لاگت 34.0 روپے ، 31.0 روپے تھی۔ جب بجلی کی شرح کی بات آتی ہے تو چیئرمین نے سی ای این کو بتایا کہ کوئلے پر مبنی سی پیک پروجیکٹس (ای پی پی) اوسطاً 22.13 روپے فی کلو واٹ فی گھنٹہ ہے، اور تیل پر مبنی غیر سی پیک منصوبوں کی قیمت 36.61 روپے فی کلو واٹ ہے۔

اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ سی پیکتوانائی کے منصوبے، اعلی کارکردگی کے ساتھ ایندھن کا استعمال کرتے ہوئے، لاکھوں پاکستانی گھرانوں کو سستی بجلی فراہم کر رہے ہیں۔ یوکرین کی جنگ کے بعد ایندھن کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور توانائی کے نئے منظر نامے کی وجہ سے پاکستان کو اپنے مقامی وسائل سے فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے، اور اس وقت سب سے موثر حل تھر کا کوئلہ ہے۔ نیپرا کے فراہم کردہ اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ تھر میں کوئلے کے ثابت شدہ ذخائر تقریباً 175 بلین ٹن ہیں۔ بلاک ٹو کے فیز ٹو کے شروع ہونے کے بعد، روزانہ کوئلے کی پیداوار تقریباً 24,000 ٹن ہے، جو 1320 میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کے لیے کافی ہے۔ جنوبی افریقہ کے کوئلے کی موجودہ قیمتوں کی بنیاد پر، ایندھن کی بچت تقریباً 121 بلین روپے ہے ۔ چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق قو رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سی پیک منصوبوں نے پاکستان کو تھر کے کوئلے کو استعمال کرنے اور تقریباً 7ـ7.5 کلو واٹ ہارس کی شرح سے بجلی پیدا کرنے کے قابل بنایا ہے۔ اس وقت 660 میگاواٹ اینگرو پاور تھر لمیٹڈ، لکی الیکٹرک، اینگرو پاورجن تھر اور تھر انرجی مکمل یا جزوی طور پر تھر کے کوئلے پر چل رہی ہیں۔

چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق قو اس کے سب سے اوپر، تھر کول بلاک ون میں 7.8 ملین ٹن صلاحیت کی اوپن پٹ کوئلے کی کان کے ساتھ ایک اور 1,320 میگاواٹ کا شنگھائی الیکٹرک کول پاور پلانٹ حال ہی میں مکمل ہوا ہے اور قومی گرڈ کے ساتھ ہم آہنگی کے عمل میں ہے۔ کمرشل آپریشن شروع ہونے کے بعد، یہ تھر کے کوئلے پر مبنی بجلی کی پیداوار کو دوگنا کرنے میں 2640 میگاواٹ اور پاکستان میں بجلی کی اوسط لاگت کو کم کرنے میں مدد کرے گا۔ چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق قو دسمبر 2020 میں پاکستان نے اعلان کیا کہ وہ بجلی کے کوئی ایسے نئے منصوبے نہیں بنائے گا جس کا انحصار درآمدی کوئلے پر ہو، اور وعدہ کیا کہ 2030 تک، اس کی توانائی کا 60 فیصد صاف اور قابل تجدید ذرائع سے آئے گا۔ یہ ایک سبز سی پیک کی تعمیر کے چین کے عزم کے ساتھ موافق ہے، جس میں بیرون ملک کوئلے سے چلنے والے نئے پاور پلانٹس کی تعمیر اور کم کاربن توانائی کے لیے تعاون میں اضافہ شامل ہے۔

چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق قو اس سلسلے میں سی پیک فریم ورک کے تحت ہائیڈرو پاور کے چار منصوبے مکمل ہو چکے ہیں یا ترقی کے مراحل میں ہیں، جن میں 29 جون 2022 کو شروع ہونے والا ریور ہائیڈرو پاور پراجیکٹ 720 میگاواٹ کروٹ ایچ پی پی کا سب سے بڑا رن، 840 میگاواٹ سوکی کناری ایچ پی پی زیر تعمیر، اور ایک 640 میگاواٹ کا منصوبہ شامل ہے۔ میگاواٹ کا منصوبہ حال ہی میں محل میں منظور ہوا۔ چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق قو نیپرا کی طرف سے جاری کردہ سٹیٹ آف انڈسٹری رپورٹ 2022 کے مطابق ایچ پیپز کی نسبتاً طویل آپریشنل لائف ہے جسے پراجیکٹ کی لائف میں زیادہ لاگت کے ذریعے اپنے ٹیرف کو کم کرنے کے لیے فائدہ کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔ چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق قو اس کے علاوہ سی پیک منصوبوں نے جھمپیر میں کبھی بنجر زمین کو تقویت بخشی ہے اور اس خطے کو حقیقی طور پر ایک 'ونڈ کوریڈور' میں تبدیل کر دیا ہے۔ 300 میگاواٹ کی کل نصب صلاحیت کے ساتھ یہاں بنائے گئے چار ونڈ فارمز نے پاکستان کے قومی گرڈ کو اقتصادی اور صاف توانائی فراہم کی ہے۔

چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق بہاولپور میں پاکستان کا پہلا سولر پاور پلانٹ قائداعظم سولر پارک میں واقع ہے۔ یہ پلانٹ ابتدائی طور پر 100 میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت کے ساتھ شروع کیا گیا تھا۔ 2015 سے، 300 میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت میں اضافہ ہوا ہے، اور قائداعظم سولر پارک کے لیے اے ای ڈی بی کے ذریعے 1,050 میگاواٹ کی مجموعی صلاحیت کے ساتھ متعدد منصوبہ بند منصوبے رپورٹ کیے گئے ہیں۔ نیپرا کی سٹیٹ آف انڈسٹری رپورٹ 2022 میں ہوا اور سولر پاور پلانٹس سے بجلی کی قیمت اس وقت تھرمل ذرائع سے حاصل کی جانے والی بجلی کی قیمت کے نصف سے بھی کم ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۹ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

جنرل عاصم منیر نے پاک فوج کے 17 ویں سربراہ ک...

جنرل عاصم منیر نے پاک فوج کی کمانڈ سنبھال لی، جس کے بعد وہ پاک فوج کے 17 ویں سربراہ بن گئے ہیں۔ پاک فوج میں کمان تبدیلی کی تقریب جی ایچ کیو میں ہوئی، جس کے آغاز پر ریٹائر ہونے والے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ اور نئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے سب سے پہلے یادگار شہدا پر حاضری دی ہے۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے جی ایچ کی آمد پر یادگار شہدا پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا، جس کے بعد سابق آرمی چیف نے خطاب کیا۔ سبکدوش ہونے والے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک فوج کی کمان جنرل عاصم منیر کے حوالے کی۔ کمان تبدیلی کی تقریب میں نئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر فور اسٹار جنرل کے شولڈر رینکس اور کالر میڈل لگائے ہوئے شریک ہوئے۔ اہم تقریب میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، مسلح افواج کے سربراہان، سینئرحاضرسروس اورریٹائرڈفوجی افسران ، ان کی فیملیزکے علاوہ وفاقی سیکرٹریز اور دیگر مہمان بھی شریک تھے ۔جنرل عاصم منیر پاک فوج کے سینئر ترین تھری سٹار آفیسرہیں جو پاکستان ملٹری اکیڈمی کے فارغ التحصیل ہیں، انہوں نے آفیسرز ٹریننگ سکول منگلا سے تربیت مکمل کر کے پاک فوج میں شمولیت اختیار کی ، دوران تربیت انہیں بہترین کارکردگی پر اعزازی شمشیر سے نوازا گیا ، تربیت مکمل کرنے کے بعد انہوں نے پاک فوج کی فرنٹیئر فورس رجمنٹ میں کمیشن حاصل کیا۔

جنرل عاصم منیر سب سے سینئر لیفٹیننٹ جنرل تھے، ستمبر 2018 میں انہیں دو سٹار جنرل کے عہدے پر ترقی دی گئی تھی لیکن دو ماہ بعد چارج سنبھالا۔ جنرل عاصم منیر جو حافظ قرآن بھی ہیں، ان کی اسائنمنٹس کا جائزہ لیا جائے تو وہ مضبوط پروفائل کے ساتھ سامنے آتے ہیں، عاصم منیر منگلا میں آفیسرز ٹریننگ سکول پروگرام کے ذریعے سروس میں شامل ہوئے اور فرنٹیئر فورس رجمنٹ میں کمیشن حاصل کیا، وہ اس وقت سے موجودہ چیف آف آرمی اسٹاف کے قریبی ساتھی رہے ہیں جب سے انہوں نے جنرل باجوہ کے ماتحت بریگیڈیئر کے طور پر فورس کمانڈ ناردرن ایریاز میں فوجیوں کی کمان سنبھالی تھی جہاں اس وقت جنرل قمر جاوید باجوہ کمانڈر ایکس کور تھے جنرل عاصم منیر 2014 میں کمانڈر فورس کمانڈ ناردرن ایریا خدمات انجام دینے کے بعد 2017 میں ڈی جی ملٹری انٹیلی جنس کے عہدے پر فائز ہوئے۔ اکتوبر 2018 میں لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی پانے کے بعد انہیں ڈی جی ملٹری آئی ایس آئی تعینات کیا گیا، جہاں کچھ عرصہ خدمات کی انجام دہی کے بعد انہیں جون 2019 میں کور کمانڈر گوجرانوالہ کے عہدے پر تعینات کر دیا گیا، جنرل عاصم اکتوبر 2021 سے جی ایچ کیو میں کوارٹر ماسٹر جنرل فرائض سرانجام دے رہے تھے۔ جی ایچ کیو میں کوارٹر ماسٹر جنرل کے طور پر منتقلی سے قبل انہیں گوجرانوالہ کور کمانڈر کے طور پر تعینات کیا گیا تھا جہاں وہ اس عہدے پر وہ دو سال تک فائز رہے تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۹ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

کورونا وائرس کے حملے سے مزید ایک مریض جان کی...

کورونا کی چھٹی لہر کے وار جاری ہیں، ملک بھر میں جاں لیوا وائرس سے مزید ایک مریض دم توڑ گیا۔ تفصیلات کے مطابق قومی ادارہ صحت کے مطابق (این آئی ایچ )کے مطابق چوبیس گھنٹے کے دوران 3 ہزار248 ٹیسٹ کئے گئے، 22 نئے مریض رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ موذی مرض سے متاثرہ 32 مریضوں کی حالت تاحال تشویشناک ہے۔ این آئی ایچ رپورٹ کے مطابق ملک میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 0.68 فیصد ریکارڈ کی گئی جبکہ ایک مریض جاں بحق ہو گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۹ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چھڑی کے بعد اب 2 ماہ میں الیکشن کی گھڑی بھی...

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ چھڑی کے بعد اب 30 جنوری تک الیکشن کی گھڑی بھی بدل جائے گی۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنا بیان جاری کرتے ہوئے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ 4 ماہ سے پنجاب اسمبلی کا اجلاس جاری ہے اس لیے عدم اعتماد اور گورنر راج ناممکن ہیں، حکومت میں آنے اور اس کو لانے والے دونوں پشیمان ہیں۔ سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا کہ فضل الرحمن کے بیان نے اس کو رسوا کر دیا، 30 جنوری تک الیکشن کی گھڑی بھی بدل جائے گی، معیشت ہی قومی سلامتی ہے جس پر کوئی خاموش تماشائی نہیں رہ سکتا۔ شیخ رشید نے کہا ہے کہ عمران خان نے تنہا 13 پارٹیوں کی سیاست دفن کردی، اسمبلیاں تحلیل ہوگئیں تو ایک سال میں 2 الیکشن کے نہ پیسے ہیں نہ منصوبہ بندی، گوٹی پھنس گئی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ 77 وزرا خزانے پر بوجھ ہیں، 8 مہینے سے فاقہ کشی، مہنگائی اور اب آئی ایم ایف کا جواب ہے، جو لندن دوائی لینے گئے تھے وہ نیو ایئر کی چھٹیاں منا رہے ہیں، الٹی گنتی شروع، ان کا جانا ٹھر گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۹ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

حنا ربانی کھر کی قیادت میں پاکستان کا اعلی س...

پاکستان کا اعلی سطحی وفد افغانستان کے اہم دورے کیلئے افغانستان پہنچ گیا ۔ ذرائع دفتر خارجہ کے مطابق وزیر مملکت برائے خارجہ حنا ربانی کھر کی قیادت میں وفد نور خان ایئربیس سے روانہ ہوا، پاکستانی وفد میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے افغانستان صادق خان بھی شامل ہیں۔ افغانستان میں طالبان حکومت کے بعد حنا ربانی کھر دنیا کی پہلی خاتون رہنما ہیں جو افغانستان کا دورہ کریں گی، پاک افغان مذاکرات میں سکیورٹی، تعلیم، تجارت پر بات چیت ہوگی۔ واضح رہے کہ دس سال قبل بھی حنا ربانی کھر نے بطور وزیر مملکت برائے خارجہ افغانستان کا دورہ کیا تھا، حنا ربانی کھر پاکستان کی واحد سیاسی رہنما ہیں جنہوں نے 2012 میں افغانستان کا دورہ کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۹ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

اعظم سواتی کیخلاف مقدمات کی تفصیلات طلب کرنے...

اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے سینئررہنما اورسینیٹر اعظم سواتی کے خلاف متنازع ٹوئٹس کے حوالے سے درج مقدمات کی تفصیلات طلب کرنے کے کیس کی مزید سماعت جمعہ تک ملتوی کر دی ۔عدالت عالیہ نے ڈپٹی اٹارنی جنرل کو سیکرٹری داخلہ سے ہدایات لینے کا حکم بھی جاری کیا ۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے اعظم سواتی کی درخواست پر سماعت کی۔جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ جسمانی ریمانڈ پر بھیجنے کے بعد مقدمات کا اندراج کا پتہ چلا ، سندھ ، بلوچستان میں متعدد مقدمات درج کئے گئے ، اصل تعداد معلوم نہیں ، قانونی حق کے استعمال کیلئے مقدمات کی تفصیل ملنا ضروری ہے ۔ وکیل بابراعوان کا کہنا تھا کہ سینیٹر اعظم سواتی کے خلاف ایک ہی واقعہ کے 50مقدمات درج ہو چکے ہیں،اعظم سواتی کی اسلام آباد سے دوسری جگہ منتقلی روکی جائے ۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے استفسارکیاکہ کیسے سیکرٹری داخلہ کا کنٹرول صوبائی آئی جیز پر ہوتا ہے ؟ چیک کرکے بتائیں سیکرٹری داخلہ کا کنٹرول اس طرح ہے جس طرح بتایا جا رہا ہے ؟ بعدازاں عدالت نے مقدمات کی تفصیلات طلب کرنے سے متعلق کیس کی سماعت جمعہ تک ملتوی کردی ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۹ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

پی ٹی آئی نے محض اپنے اقتدار کیلئے جمہوریت ک...

وزیر ریلوے و رہنما مسلم لیگ ن خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ سیاسی قیادتوں کو کرپٹ، نااہل اور قابل نفرت قرار دینے کی مذموم سازش(پراجیکٹ عمران) کے نتیجیمیں نیازی صاحب کو جھوٹا مہاتما اور نجات دہندہ بنا کر پیش کیا گیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں خواجہ سعد رفیق نے لکھا کہ پی ٹی آئی نے اپنے سہولت کاروں کی ملی بھگت سے محض اپنے اقتدار کیلئے جمہوریت کی جڑیں کھوکھلی کیں اور پاکستان کو ریورس گیئر میں ڈال دیا۔ خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ جمہوری عمل آئینی بالادستی، پارلیمنٹ، سول رول اور انصاف کی حکمرانی کے خلاف سب سے بڑی منظم اور مکروہ سازش کے سرخیل بلاشبہ عمران نیازی ہی ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان پر کنٹرولڈ ڈیموکریسی مسلط کرنے کیلئے عمرا ن نیازی 2010سے ریاستی اداروں کی طاقتور شخصیات کا مہرہ بن کر بے شرمی سے اقتدار اور دھن سمیٹتے رہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۹ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین اور نیوزی لینڈ کے درمیان سفارتی تعلقات ک...

ولنگٹن(شِنہوا) چین اور نیوزی لینڈ کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 50ویں سالگرہ کے موقع پر نیوزی لینڈ میں چینی سفارتخانے کی جانب سے ملک کے قومی عجائب گھر میں ایک استقبالیہ کا انعقاد کیا گیا ۔

نیوزی لینڈ میں چین کے سفیر وانگ شیاؤلونگ نے اپنے خطاب میں کہا کہ گزشتہ 50 سال کے دوران دو طرفہ تعلقات میں اقتصادی اور تجارتی تعاون میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین نیوزی لینڈ کا سب سے بڑا تجارتی پارٹنر رہا ہے اور کئی سالوں سے درآمدات اور تجارتی سرپلس کا سب سے بڑا ذریعہ ہے۔

وانگ شیاؤ لونگ نے دونوں فریقوں سے مختلف سطحوں اور شعبوں میں تبادلوں کو مستحکم کرنے، عملی تعاون کو وسعت دینے اور نئے و ابھرتے ہوئے شعبوں جیسے موسمیاتی تبدیلی، پائیدار زراعت، بائیو میڈیسن ، وسیع تر سائنس اور ٹیکنالوجی کی اختراع میں ایک دوسرے کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانے کا مطالبہ کیا۔

انہوں نے کثیرالجہتی پر قائم رہنے ، بین الاقوامی اور علاقائی امن و استحکام کو برقرار رکھنے اور مشترکہ ترقی کو فروغ دینے پر بھی زور دیا۔

نیوزی لینڈ کی وزیر خارجہ نینیا مہوتا نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ ون چائنہ پالیسی کے حوالے سے اپنی وابستگی سے وابستہ اور اس پر ڈٹا ہوا ہے۔ مزید کہا کہ ان کا ملک موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیاتی تحفظ کے شعبوں میں چین کے ساتھ تعاون کو مزید گہرا کرنے اور مستقبل میں مشترکہ خوشحالی کے حصول کی خاطر عوام سے عوام کے تبادلوں کو مضبوط بنانے کیلئے تیار ہے۔

استقبالیہ سے قبل ایک کنسرٹ کا بھی انعقاد کیا گیا جس میں دونوں ممالک کے فنکاروں نے سامعین کیلئے روایتی چینی موسیقی اور نیوزی لینڈ کی موسیقی پیش کی۔

۲۸ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین اور نیوزی لینڈ کے درمیان سفارتی تعلقات ک...

ولنگٹن(شِنہوا) چین اور نیوزی لینڈ کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 50ویں سالگرہ کے موقع پر نیوزی لینڈ میں چینی سفارتخانے کی جانب سے ملک کے قومی عجائب گھر میں ایک استقبالیہ کا انعقاد کیا گیا ۔

نیوزی لینڈ میں چین کے سفیر وانگ شیاؤلونگ نے اپنے خطاب میں کہا کہ گزشتہ 50 سال کے دوران دو طرفہ تعلقات میں اقتصادی اور تجارتی تعاون میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین نیوزی لینڈ کا سب سے بڑا تجارتی پارٹنر رہا ہے اور کئی سالوں سے درآمدات اور تجارتی سرپلس کا سب سے بڑا ذریعہ ہے۔

وانگ شیاؤ لونگ نے دونوں فریقوں سے مختلف سطحوں اور شعبوں میں تبادلوں کو مستحکم کرنے، عملی تعاون کو وسعت دینے اور نئے و ابھرتے ہوئے شعبوں جیسے موسمیاتی تبدیلی، پائیدار زراعت، بائیو میڈیسن ، وسیع تر سائنس اور ٹیکنالوجی کی اختراع میں ایک دوسرے کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانے کا مطالبہ کیا۔

انہوں نے کثیرالجہتی پر قائم رہنے ، بین الاقوامی اور علاقائی امن و استحکام کو برقرار رکھنے اور مشترکہ ترقی کو فروغ دینے پر بھی زور دیا۔

نیوزی لینڈ کی وزیر خارجہ نینیا مہوتا نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ ون چائنہ پالیسی کے حوالے سے اپنی وابستگی سے وابستہ اور اس پر ڈٹا ہوا ہے۔ مزید کہا کہ ان کا ملک موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیاتی تحفظ کے شعبوں میں چین کے ساتھ تعاون کو مزید گہرا کرنے اور مستقبل میں مشترکہ خوشحالی کے حصول کی خاطر عوام سے عوام کے تبادلوں کو مضبوط بنانے کیلئے تیار ہے۔

استقبالیہ سے قبل ایک کنسرٹ کا بھی انعقاد کیا گیا جس میں دونوں ممالک کے فنکاروں نے سامعین کیلئے روایتی چینی موسیقی اور نیوزی لینڈ کی موسیقی پیش کی۔

۲۸ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ایران کا اقوام متحدہ کے فیکٹ فائنڈنگ مشن کے...

تہران(شِنہوا) ایران نےاقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل (یو این ایچ آر سی) کی حالیہ قرارداد کے تحت مجوزہ "سیاسی" حقائق تلاش کرنے والے مشن کے ساتھ تعاون نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

سرکاری خبر ایجنسی ارنا کے مطابق پیر کو وزارت خارجہ کے ترجمان  ناصر کنعانی نے ان خیالات کااظہاراقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن کے اجلاس میں منظور کردہ تہران مخالف قرارداد سے متعلق ایک سوال کی جواب میں کیا۔انسانی حقوق کمیشن کا اجلاس جرمنی اور آئس لینڈ کی درخواست پر ایران کے حالیہ واقعات پر بات چیت کے لیے بلایا گیا تھا۔

ترجمان  نے کہا کہ حکومت نے ماہرین، فقہا کے ساتھ ساتھ عوام کے سرکاری اور غیر سرکاری نمائندوں پر مشتمل ایک قومی کمیٹی قائم کی ہے جو حالیہ واقعات کی مکمل تحقیقات کر رہی ہے۔

کنعانی نے  کہا کہ اس حوالے سے ایرانی حکومت کے اقدامات سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ اپنی ضروری اور قومی ذمہ داری پر قائم ہے اور اپنی ذمہ داریاں پوری ذمہ داری سے ادا کر رہی ہے۔

۲۸ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

یورپی کونسل کے صدریکم دسمبر کوچین کا دورہ کر...

بیجنگ (شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ کی دعوت پر یورپی کونسل کے صدر چارلس مشیل یکم دسمبر کو چین کا دورہ کریں گے۔

چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چھون اینگ نے پیر کو روزانہ کی نیوز بریفنگ میں بتایا کہ  کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 20ویں قومی کانگریس کے بعد چین اور یورپی یونین کے رہنماؤں کے درمیان یہ پہلی باضابطہ ملاقات ہوگی۔ ترجمان نے مزید کہا کہ دورے کے دوران صدر شی یورپی کونسل کے صدر مشیل سے ملاقات کریں گے۔

ترجمان نے  بتایا کہ وزیر اعظم لی کھ چھیانگ اور نیشنل پیپلز کانگریس کی سٹینڈنگ کمیٹی کے چیئرمین لی ژانشو میشل سے ملاقات کریں گے،دونوں فریقوں کے رہنما چین اور یورپی یونین تعلقات کے ساتھ ساتھ باہمی دلچسپی کے بین الاقوامی اورعلاقائی مسائل پر تبادلہ خیال کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ چین یورپ کے ساتھ اپنے تعلقات کو فروغ دینے کو انتہائی اہمیت دیتا ہے، اور اس دورے کے ذریعے سٹریٹجک رابطوں کو مضبوط بنانے ، اتفاق رائے پیدا کرنے، مشترکہ طور پر تعلقات کی پائیدار، صحت مند اور مستحکم ترقی کو فروغ دینے اورپیچیدہ اور ہنگامہ خیز بین الاقوامی صورتحال میں استحکام پیدا کرنے کے لیے تیار ہے۔

۲۸ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

یورپی کونسل کے صدریکم دسمبر کوچین کا دورہ کر...

بیجنگ (شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ کی دعوت پر یورپی کونسل کے صدر چارلس مشیل یکم دسمبر کو چین کا دورہ کریں گے۔

چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چھون اینگ نے پیر کو روزانہ کی نیوز بریفنگ میں بتایا کہ  کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 20ویں قومی کانگریس کے بعد چین اور یورپی یونین کے رہنماؤں کے درمیان یہ پہلی باضابطہ ملاقات ہوگی۔ ترجمان نے مزید کہا کہ دورے کے دوران صدر شی یورپی کونسل کے صدر مشیل سے ملاقات کریں گے۔

ترجمان نے  بتایا کہ وزیر اعظم لی کھ چھیانگ اور نیشنل پیپلز کانگریس کی سٹینڈنگ کمیٹی کے چیئرمین لی ژانشو میشل سے ملاقات کریں گے،دونوں فریقوں کے رہنما چین اور یورپی یونین تعلقات کے ساتھ ساتھ باہمی دلچسپی کے بین الاقوامی اورعلاقائی مسائل پر تبادلہ خیال کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ چین یورپ کے ساتھ اپنے تعلقات کو فروغ دینے کو انتہائی اہمیت دیتا ہے، اور اس دورے کے ذریعے سٹریٹجک رابطوں کو مضبوط بنانے ، اتفاق رائے پیدا کرنے، مشترکہ طور پر تعلقات کی پائیدار، صحت مند اور مستحکم ترقی کو فروغ دینے اورپیچیدہ اور ہنگامہ خیز بین الاقوامی صورتحال میں استحکام پیدا کرنے کے لیے تیار ہے۔

۲۸ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چینی وزیراعظم کی منگولین صدر سے ملاقات،دوطرف...

بیجنگ(شِنہوا)چین کے وزیراعظم لی کھ چھیانگ نے بیجنگ کے دورہ پر آنیوالے منگولین صدر ارخنا خورلسخ سے ملاقات کی۔ پیر کے روز ہونیوالی ملاقات میں دونوں فریقین نے دوطرفہ تعلقات کے فروغ کیلئے مشترکہ کوششیں کرنے پر اتفاق کیا۔

لی کھ چھیانگ نے کہا کہ چین اور منگولیا دوست ہمسایہ ممالک ہیں جو دوستانہ تعاون کو فروغ دینے کیلئے منفرد حالات سے فائدہ اٹھا رہے ہیں اور انہیں بہت سے پہلوؤں میں الگ الگ تکمیلی فوائد حاصل ہیں ، انہوں نے مزید کہا کہ چین نے ہمیشہ منگولیا کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت اور ہمسایہ ممالک سے سفارتکاری میں دوطرفہ تعلقات کوایک اہم مقام دیا ہے۔

لی کھ چھیانگ نے کہا کہ چین منگولیا کے ساتھ قریبی اعلیٰ سطحی تبادلوں کو برقرار رکھنے، ایک دوسرے کے بنیادی مفادات اور اہم خدشات کا احترام کرنے، ترقیاتی حکمت عملیوں میں ہم آہنگی کو مضبوط بنانے، مختلف شعبوں میں باہمی مفاد کے حامل تعاون کو گہرا کرنے ، علاقائی اور بین الاقوامی امور میں رابطوں و ہم آہنگی کو بڑھانے اور مشترکہ طور پر چین ۔ منگولیا تعلقات کو نئی بلندیوں تک پہنچانے کیلئے تیار ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ کہ چین ۔ منگولیا تعاون نہ صرف علاقائی استحکام اور ترقی کیلئے سازگار بلکہ عالمی امن کیلئے بھی معاون ہے۔

 چین منگولیا کے ساتھ دوطرفہ اقتصادی اور تجارتی تعاون کو بہتر بنانے، انفراسٹرکچر کی تعمیر، کوئلے اور توانائی کے دیگر ذرائع میں پیش رفت پر تعاون کو مضبوط بنانے اور مشترکہ طور پر توانائی کے تحفظ اور مستحکم سپلائی کے تحفظ کیلئے تیار ہے۔

لی کھ چھیانگ نے مزید کہا کہ چین سرحدی راہداری اور ریلوے رابطوں کے حوالے سے تعاون کو فعال طور پر فروغ دے گا اور امید کرتا ہے کہ دونوں ممالک صحرائی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے تعاون کو مستحکم کرینگے اور موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کی کوشش کرینگے۔

اوخنا خورلسخ نے کہا کہ منگولیا اور چین اچھے پڑوسی، اچھے دوست اور اچھے شراکت دار ہیں۔ منگولیا چین کے ساتھ طویل المدتی، مستحکم، اچھے ہمسایہ کے طور پر دوستانہ تعلقات کو فروغ دینے کیلئے پرعزم ہے اور دونوں ممالک کی ترقیاتی حکمت عملیوں میں ہم آہنگی کو بڑھانے اور دو طرفہ تجارت کو اپ گریڈ کرنے کی خاطر کام کرنے کیلئے تیار ہے۔

خورلسخ نے کہا کہ منگولیا بنیادی ڈھانچے، توانائی اور صحرا کی روک تھام اور کنٹرول کے بارے میں تعاون کو گہرا کرنے ، لاجسٹکس اور نقل و حمل کی سہولیات ، سرحدی بندرگاہوں پر کسٹم کلیئرنس کو بہتر بنانے اور منگولیا - چین جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو ایک نئی بلندی تک پہنچانے کیلئے مشترکہ کوششیں کرنے کی خاطر چین کے ساتھ کام کرنے کیلئے تیار ہے۔

۲۸ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چینی وزیراعظم کی منگولین صدر سے ملاقات،دوطرف...

بیجنگ(شِنہوا)چین کے وزیراعظم لی کھ چھیانگ نے بیجنگ کے دورہ پر آنیوالے منگولین صدر ارخنا خورلسخ سے ملاقات کی۔ پیر کے روز ہونیوالی ملاقات میں دونوں فریقین نے دوطرفہ تعلقات کے فروغ کیلئے مشترکہ کوششیں کرنے پر اتفاق کیا۔

لی کھ چھیانگ نے کہا کہ چین اور منگولیا دوست ہمسایہ ممالک ہیں جو دوستانہ تعاون کو فروغ دینے کیلئے منفرد حالات سے فائدہ اٹھا رہے ہیں اور انہیں بہت سے پہلوؤں میں الگ الگ تکمیلی فوائد حاصل ہیں ، انہوں نے مزید کہا کہ چین نے ہمیشہ منگولیا کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت اور ہمسایہ ممالک سے سفارتکاری میں دوطرفہ تعلقات کوایک اہم مقام دیا ہے۔

لی کھ چھیانگ نے کہا کہ چین منگولیا کے ساتھ قریبی اعلیٰ سطحی تبادلوں کو برقرار رکھنے، ایک دوسرے کے بنیادی مفادات اور اہم خدشات کا احترام کرنے، ترقیاتی حکمت عملیوں میں ہم آہنگی کو مضبوط بنانے، مختلف شعبوں میں باہمی مفاد کے حامل تعاون کو گہرا کرنے ، علاقائی اور بین الاقوامی امور میں رابطوں و ہم آہنگی کو بڑھانے اور مشترکہ طور پر چین ۔ منگولیا تعلقات کو نئی بلندیوں تک پہنچانے کیلئے تیار ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ کہ چین ۔ منگولیا تعاون نہ صرف علاقائی استحکام اور ترقی کیلئے سازگار بلکہ عالمی امن کیلئے بھی معاون ہے۔

 چین منگولیا کے ساتھ دوطرفہ اقتصادی اور تجارتی تعاون کو بہتر بنانے، انفراسٹرکچر کی تعمیر، کوئلے اور توانائی کے دیگر ذرائع میں پیش رفت پر تعاون کو مضبوط بنانے اور مشترکہ طور پر توانائی کے تحفظ اور مستحکم سپلائی کے تحفظ کیلئے تیار ہے۔

لی کھ چھیانگ نے مزید کہا کہ چین سرحدی راہداری اور ریلوے رابطوں کے حوالے سے تعاون کو فعال طور پر فروغ دے گا اور امید کرتا ہے کہ دونوں ممالک صحرائی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے تعاون کو مستحکم کرینگے اور موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کی کوشش کرینگے۔

اوخنا خورلسخ نے کہا کہ منگولیا اور چین اچھے پڑوسی، اچھے دوست اور اچھے شراکت دار ہیں۔ منگولیا چین کے ساتھ طویل المدتی، مستحکم، اچھے ہمسایہ کے طور پر دوستانہ تعلقات کو فروغ دینے کیلئے پرعزم ہے اور دونوں ممالک کی ترقیاتی حکمت عملیوں میں ہم آہنگی کو بڑھانے اور دو طرفہ تجارت کو اپ گریڈ کرنے کی خاطر کام کرنے کیلئے تیار ہے۔

خورلسخ نے کہا کہ منگولیا بنیادی ڈھانچے، توانائی اور صحرا کی روک تھام اور کنٹرول کے بارے میں تعاون کو گہرا کرنے ، لاجسٹکس اور نقل و حمل کی سہولیات ، سرحدی بندرگاہوں پر کسٹم کلیئرنس کو بہتر بنانے اور منگولیا - چین جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو ایک نئی بلندی تک پہنچانے کیلئے مشترکہ کوششیں کرنے کی خاطر چین کے ساتھ کام کرنے کیلئے تیار ہے۔

۲۸ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین کے ارمچی میں وبائی مرض ختم ، ایکسپریس ڈی...

ارمچی(شِنہوا)نوول کرونا وائرس کی وباء ختم ہونے کے بعد چین کے شمال مغربی سنکیانگ ویغور خوداختیار خطے کے دارالحکومت ارمچی میں منگل سے بتدریج ایکسپریس ڈیلیوری کی خدمات اور کم خطرے والے علاقوں میں لاجسٹک کمپنیوں کے آپریشن کو دوبارہ شروع کر دیا جائیگا۔

بلدیہ کے محکمہ تشہیر کے سربراہ سوئی رونگ نے پیر کے روز ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ ارمچی میں وبا کی روک تھام اور کنٹرول کی صورتحال میں بہتری جاری ہے، زیادہ خطرہ والے علاقوں میں کمی آ رہی ہے اور کم خطرے والے علاقوں میں معمولات زندگی بحال ہو رہے ہیں۔

شہر کی ڈاک انتظامیہ کے سربراہ فانگ تاؤ نے کہا کہ جمع شدہ پارسلز اور خطوط کو نمٹانے کی کارروائیوں کو تیز کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

شہر میں نوول کرونا وائرس کے حفاظتی اقدامت کے ساتھ پیر سے پبلک ٹرانسپورٹ کو بتدریج اور منظم انداز میں بحال کر دیا گیا ہے۔ کم خطرے والے علاقوں بشمول سپر مارکیٹوں، دواخانوں اور ریستورانوں میں ضروری کاروباری سرگرمیوں کی بحالی کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے۔

شہری حکومت نے گزشتہ روز کہا تھا کہ اگرچہ شہر میں کمیونٹی سطح پر کیسز کی منتقلی کو بنیادی طور پر ختم کر دیا گیا ہے لیکن شہر میں اب بھی زیادہ خطرے والے متعدد علاقے موجود ہیں اور مقامی باشندوں کو ابھی بھی وائرس سے انتہائی محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔

۲۸ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

جاپان کی سرفہرست3 اشتہاری ایجنسیاں اولمپک بو...

ٹوکیو(شِنہوا) ٹوکیو کے استغاثہ اور  فیئر ٹریڈ کمیشن نےملک کی ایک بڑی اشتہاری فرم ہاکوہوڈوکارپوریشن کے ہیڈ کوارٹر پر چھاپہ مارا ، جس پرگزشتہ سال ہونے والے ٹوکیو اولمپک گیمزسے متعلقہ ایک بولی میں بدعنوانی کا شبہ ہے۔

جاپان کی دوسری سب سے بڑی اشتہاری فرم کے خلاف اس کارورائی سے پہلے جمعہ کو  ملک کی سب سے بڑی فرم  ڈینٹسو پر بھی چھاپہ مارا گیا تھا۔

  ایک اورایڈورٹائزنگ ایجنسی اے ڈی کے ہولڈنگز کے ساتھ  اس بڑے اسکینڈل میں اپنی ذمہ داری کا اعتراف کرتے ہوئے، جاپان کی تینوں سرفہرست اشتہاری فرمیں گزشتہ سال کے ٹوکیو اولمپکس اور پیرا اولمپکس کے لیے  ٹیسٹ ایونٹس کے انتظامات کے حقوق کی بولی میں دھاندلی میں ملوث پائی گئی ہے۔

استغاثہ  نے بتایا کہ ٹوکیو ایجنسی انکارپوریٹڈ اور ٹوکیو میں واقع ایونٹ پروڈکشن کمپنیوں سیم ٹو کارپوریشن اور فوجی کریٹیو کارپوریشن پر بھی پیر کو چھاپے مارے گئے۔ 

۲۸ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

جاپان کی سرفہرست3 اشتہاری ایجنسیاں اولمپک بو...

ٹوکیو(شِنہوا) ٹوکیو کے استغاثہ اور  فیئر ٹریڈ کمیشن نےملک کی ایک بڑی اشتہاری فرم ہاکوہوڈوکارپوریشن کے ہیڈ کوارٹر پر چھاپہ مارا ، جس پرگزشتہ سال ہونے والے ٹوکیو اولمپک گیمزسے متعلقہ ایک بولی میں بدعنوانی کا شبہ ہے۔

جاپان کی دوسری سب سے بڑی اشتہاری فرم کے خلاف اس کارورائی سے پہلے جمعہ کو  ملک کی سب سے بڑی فرم  ڈینٹسو پر بھی چھاپہ مارا گیا تھا۔

  ایک اورایڈورٹائزنگ ایجنسی اے ڈی کے ہولڈنگز کے ساتھ  اس بڑے اسکینڈل میں اپنی ذمہ داری کا اعتراف کرتے ہوئے، جاپان کی تینوں سرفہرست اشتہاری فرمیں گزشتہ سال کے ٹوکیو اولمپکس اور پیرا اولمپکس کے لیے  ٹیسٹ ایونٹس کے انتظامات کے حقوق کی بولی میں دھاندلی میں ملوث پائی گئی ہے۔

استغاثہ  نے بتایا کہ ٹوکیو ایجنسی انکارپوریٹڈ اور ٹوکیو میں واقع ایونٹ پروڈکشن کمپنیوں سیم ٹو کارپوریشن اور فوجی کریٹیو کارپوریشن پر بھی پیر کو چھاپے مارے گئے۔ 

۲۸ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

بیجنگ میں کوویڈ -19 پرکنٹرول کے لیے رکاوٹی گ...

بیجنگ(شِنہوا) چین کے دارالحکومت بیجنگ میں  وائرس سے بچاؤ کے اقدامات کو بہتر بنانے اور بند رہائشی کمپاؤنڈز میں عمارتوں کے رکاوٹی گیٹ لگانے پرپابندی لگانے کا وعدہ کیا گیاہے۔ بیجنگ میونسپل  کے بیماریوں کی روک تھام اور کنٹرول سنٹر کے نائب سربراہ لیو شیاؤفینگ نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ کوویڈ-19 کے نئے کیسز میں مسلسل اضافے کی وجہ سے نئے حالات کے مطابق  شہرمیں وباپر قابوپانے کے اقدامات کو بہتر بنانا ہوگا۔ کمیونٹی سطح پر وبا کے کنٹرول اور روک تھام کے انچارج میونسپل اہلکار وانگ ڈگوآنگ نے کہا کہ خاص طور پر، ہائی رسک والے علاقوں میں عمارتی گیٹ اور رہائشی کمپلیکس میں داخلے کو روکنا سختی سے ممنوع ہوگا۔  طبی نقل و حمل، ہنگامی صورت حال سے نکلنے اور بچاؤ کے لیے راستے کھلے رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اگر رہائشی علاقے شرائط کو پورا کرتے ہیں تو ان پر عائد بندش کو بروقت ختم کردیا جائے گا۔

۲۸ نومبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں