چین، جنوبی صوبہ ہائی نان کے شہر ہائیکو کے قصبے لونگ چھیاؤ کے دیہات چھانگ شوئے کے ایک اسکول کے ایک باسکٹ بال کورٹ میں کارٹونسٹ لیو (درمیان) اپنے اہل خانہ کے ساتھ کھیل رہا ہے۔ (شِنہوا)
چین، سیاح جنوبی صوبہ ہائی نان کے شہر ہائیکو کے قصبے لونگ چھیاؤ کے دیہات چھانگ شوئے کا دورہ کررہے ہیں۔(شِنہوا)
ہائیکو (شِںہوا) چھانگ شوئے دیہات نے اینی میشن صنعت کی ترقی کو فعال طریقے سے فروغ دیا ہے جس کے سبب اینی میشن کاروباری ادارے اور کارٹونسٹ یہاں آباد ہوئے ہیں۔
مشہور کامکس "کریزی نیبرز " کے مصنف لیو کی اور ان کی اہلیہ مینگ چھنگ نان کارٹونسٹس کے پہلے گروپ میں شامل ہیں جو رہنے اور کام کے لئے دیہات منتقل ہوئے تھے۔
اینی میشن صنعت کی ترقی اور کارٹونسٹس کی آمد نے قدیم دیہات میں نئی امنگ جگادی ہے اور مقامی افراد کے لئے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوئے ہیں۔

چین، جنوبی صوبہ ہائی نان کے شہر ہائیکو کے قصبے لونگ چھیاؤ کے دیہات چھانگ شوئے کے ایک اینی میشن انکیوبیشن مرکز میں کارٹونسٹ لیو کی (بائیں) اپنے ایک ساتھی سے بات کررہا ہے۔ (شِنہوا)

چین، جنوبی صوبہ ہائی نان کے شہر ہائیکو کے قصبے لونگ چھیاؤ کے دیہات چھانگ شوئے کے ایک اینی میشن انکیوبیشن مرکز میں کارٹونسٹ لیو کی کام کررہا ہے ۔ (شِنہوا)

چین، جنوبی صوبہ ہائی نان کے شہر ہائیکو کے قصبے لونگ چھیاؤ کے دیہات چھانگ شوئے کے ایک اینی میشن انکیوبیشن مرکز میں کارٹونسٹ لیو کی کا اپنی بیٹی کے ساتھ اپنے تیار کردہ فن پارے کے سامنے تصویر کے لئے ایک انداز۔ (شِنہوا)

چین، جنوبی صوبہ ہائی نان کے شہر ہائیکو کے قصبے لونگ چھیاؤ کے دیہات چھانگ شوئے کے ایک اسکول کے ایک باسکٹ بال کورٹ میں کارٹونسٹ لیو (درمیان) اپنے اہل خانہ کے ساتھ کھیل رہا ہے۔ (شِنہوا)
هبّة شعبية لدعم منكوبي الزلازل.. .
#المملكة..أيقونة العمل الإنساني.. سلامة الانسان ..أينما كان
Saudi arabia is an icon of humanitarian work.
The first country in the world which reached to the Syria’s quake-stricken areas
"سيكون هدفنا ورسالتنا السعي جاهدين لجعل هذا المركز قائمًا على البعْد الإنساني، بعيدًا عن أي دوافع أخرى بالتعاون مع المؤسسات والهيئات الإغاثية الدولية المعتمدة".. بهذه الكلمات افتتح خادم الحرمين الشريفين الملك سلمان بن عبد العزيز مركز الملك سلمان للإغاثة والأعمال الإنسانية عام 1436هـ، وأضحت المملكة في عملها الإنساني تقتدي بها وتعتبرها نبراسا بها في مبادراتها الإنسانية حيث أصبحت المملكة رائدة في مجال العمل الخيري والإنساني على مستوى العالم في العديد من المبادرات الإنسانية والمساعدات من منطلق إيمانها بأهمية الدور الإنساني والتنموي الفاعل الذي تقوم به تجاه الدول المحتاجة والمتضررة، لتجعل من البعد الإنساني نهجًا ثابتًا في سياستها لإغاثة المجتمعات التي تُعاني من الكوارث بهدف مساعدتها ورفع معاناتها لتعيش حياة كريمة.
واعطت رؤية 2030 الجانب الإنساني اتساقا الجانب المادي مع الجوانب المعنوية حيث أصبح العمل الإغاثي والإنساني السعودي نبراساً عالمياً يُحتذى، وعلماً بارزاً يُقتدى به، وأصبحت المملكة رائدة في هذا المجال على الصعيد الدولي، نظير جهودها الكبيرة التي غطت مشارق الأرض ومغاربها، وشهد لها القاصي والداني، واضعة نصب عينيها حياة الإنسان وكرامته وصحته أياً كان، وأينما كان، وذلك عبر برامج احترافية تخضع لمعايير فنية مُحكمة. وفي الأزمات تظهر معادن الرجال تواصل الإقبال اللافت على حملة تبرعات شعبية والتي تعتبر الأولى في العالم لإغاثة سورية وتركيا، في خامس يوم من كارثة الزال سورية وتركيا وتجاوزت التبرعات لمئات الملايين إلى جانب استمرار وصول العشرات من الطائرات من خلال الجسر الجوي لإغاثة المنكوبين في سورية وتركيا جراء الزلزال، محملة بالإغاثة الصحية والغذائية.
وكان خادم الحرمين الشريفين الملك سلمان بن عبد العزيز وولي العهد الأمير محمد بن سلمان، قد وجها بتقديم الدعم والمساعدة لكل من تركيا وسورية بعد الزلزال المدمر الذي وقع يوم الاثنين الماضي وخلف آلاف القتلى والجرحى، من خلال بعث فرق إنقاذ وتسيير جوي إغاثي يشمل مساعدات طبية وإنسانية بصورة عاجلة. فالسعودية لا تتحرك على صعيد الأعمال الإنسانية والإغاثة منتظرة أي جهة، أو أي طلب، أو أي مبادرة.
فالدافع الإنساني لدى القيادة السعودية يبقى هو المحفز الأول، وبأعمالها الناتجة عنه لا تنظر أبدا إلى الوراء، بل عينها إلى الأمام، إلى النتائج المثمرة، المتمثلة في إنقاذ إنسان أيا كان عرقه ودينه وانتماؤه. فالإنسانية في المملكة لا تتجزأ ولا تتلون، وهي شاملة كل ما يختص بالإنسان واحتياجاته، خصوصا في أوقات الأزمات والكوارث والمصائب. ولأن الأمر كذلك، تتصدر جهود السعودية في أعمال الإنقاذ والإغاثة المشهد العام.
جهود مدعومة من قيادة، وضعت هدفا واحدا فقط، أن تسهم في نجاة الأبرياء، وأن تضمد جراح المصابين، عندما تحل الكارثة ويدخل ضمن إطار المفهوم العام للعمل الإنساني، الذي يستند إلى حقيقة واحدة عن القيادة، هي أن حياة الإنسان "أي إنسان" أغلى من كل شيء، وأن الواجب يحتم صونها وحمايتها وتوفير كل ما يحفظ كرامتها في أوقات المحن وأزمنة الانفراجات والاستقرار. وهذا الجسر المتجه نحو سورية وتركيا هو واحد من جسور إنسانية مشابهة شيدتها السعودية في التاريخ خلال تعاطيها مع كوارث طبيعية مشابهة. إنها وجدت لتكون جاهزة عندما تحتاج البشرية إليها، وعندما يكون الهدف صون الإنسانية ككل.
وجسور وأعمال الإغاثة السعودية لا تستند فقط إلى آليات العمل الضرورية، والإمكانات المتوافرة، بل أيضا إلى تلمس القيادة العليا احتياجات الضحايا والأبرياء الذين وقعت عليهم الكارثة. وهذا الاهتمام لا يختص ببلد ولا بمنطقة ولا بهوية معينة كونه تحركا شاملا كل جانب إنساني بصرف النظر عن أي اعتبارات. ولهذا، لم تربط المملكة أيا من أعمالها الإنسانية في وقت الأزمات وغيرها بأجندة سياسية، لأن ذلك يتضارب في الواقع مع مفهومها لحماية الإنسان وصون كرامته وحفظ حياته. وفي هذه الظروف وجدنا دولا لا تنفك عن ربط جهودها التي يفترض أنها إنسانية بأجندات سياسية داعمة لها. إنها شكل آخر من أشكال الاتجار بالإنسانية. فرعاية الإنسانية ليست كلمة تقال ويتم تسويقها على مدار الساعة، بل هي عمل مباشر يتعاطى مع الحالة بأبعادها البشرية فقط. فالسعودية التي تمد جسور العون والإغاثة والإنقاذ وحماية الإنسان، تمتلك كل الأدوات اللازمة لذلك، سواء من الجوانب الأخلاقية أو العملية المباشرة، فضلا عن تناغم السعوديين مع قيادتهم في العمل الإنساني عموما، وفي الأزمات خصوصا. فالمجتمع السعودي أظهر في الأزمة التي تواجهها سورية وتركيا معدنه الأصيل المعروف، الذي أظهره دائما في السابق في مثل هذه الحالات، عبر حملات التبرع الناجحة المستندة إلى مشاعر ومحفزات العطاء. وهبة المجتمع السعودي لدعم المتضررين اكبر دليل على ذلك حيث قال خطيب المسجد الحرام الشيخ بندر بليلة، إن معونة المملكة للمنكوبين في زلزال ديار المسلمين واجب وإغاثة للملهوف.
وأضاف في خطبة الجمعة بالمسجد الحرام: "لقد كانت المملكة خير معوان في هذا المصاب الجلل، ومدت أيادي العون والعطاء وغدت للمتضررين منه روض خير وسحاب ندى".
وتابع: شكر الله ثم لخادم الحرمين الشريفين وسمو ولي عهده على ما أمرا به ووجها وأحسن إليهما وأجزل لهما الخير والثواب.
وواصل: لا يفوتكم المشاركة في هذا الأمر من خلال الجهات الرسمية، والله في عون العبد ما كان العبد في عون أخيه، وخير الندى وأفضل المعروف فيما يرى “إغاثة الملهوف”.. فيما دعا إمام وخطيب المسجد النبوي الشيخ أحمد بن طالب بن حميد -في خطبة الجمعة-: لإغاثة المتضررين من الزلازل في تركيا وسورية.
وأظهرت التجارب مدى القدرات التي تتمتع بها فرق الإنقاذ السعودية إلى جانب فرق مركز الملك سلمان للإغاثة والأعمال الإنسانية في القيام بمهامها ومبادراتها وأعماله بأعلى معايير الجودة. فالجاهزية حاضرة دائما عندما يتطلب الأمر التحرك والتعامل الفوري مع الأحداث الكبيرة بصرف النظر عن طبيعتها. إنها عملية متكاملة للقيادة وشعبها ومؤسساتها، كما أنها جزء أصيل من الأخلاقيات على كل المستويات. وتبقى قاعدة المملكة الدائمة في هذا الميدان مستندة فقط إلى أن العمل الإنساني والإغاثي لا دخل له بأي اعتبارات أخرى.
لقد شاهد الطواقم والآليات وفرق الإنقاذ التابعة لمديرية الدفاع المدني، وهي تباشر العمل في مدينة غازي عنتاب التركية المتضررة بالزلزال وهو مصدر فخر للشعب السعودي.. وفي ظل الأزمات والكوارث التي تمر على عالمنا من حين لآخر، تظهر المملكة برداء الإغاثة والشقيق الأكبر مع كافة الدول المتضررة والتي تعاني جراء تعرضها للأزمات، فتكون المملكة بقيادتها الرشيدة من أوائل الدول التي تمد يد العون من أجل تجاوز الأزمات وإنقاذ ملايين البشر من خطر الموت أو الضياع كون المملكة هي الأخ الأكبر وقت الأزمات على مدار السنين، ضربت المملكة مثالا رائعًا يحتذى في تقديم يد العون للدول المتضررة من الكوارث والأزمات الإنسانية؛ حيث تقدم المملكة المساعدات دون النظر لأي عوامل أخرى وهدفها إنقاذ حياة الإنسان.. ومع ارتفاع حصيلة قتلى الزلزال المدمر الذي ضرب مناطق شاسعة من تركيا وسورية، متجاوزة 30 ألف قتيل حتى الآن.
وأفادت هيئة إدارة الكوارث التركية أنه تم انتشال 17 ألفاً و134 جثة من تحت الأنقاض إلى الآن، فيما تم إحصاء 3317 جثة في سورية بحسب آخر حصيلة رسمية ومصادر طبية. وأعلن المدير العام لمنظمة الصحة العالمية تيدروس ادهانوم غيبرييسوس الخميس عبر حسابه على تويتر أنه "في طريقه" إلى سورية حيث تدعم المنظمة الخدمات الصحية الأساسية في المناطق التي ضربها الزلزال الأخير، استناداً إلى عملنا في البلاد منذ وقت طويل".وحذرت المنظمة من أن عدد الذين تضرروا بالزلزال قد يبلغ 23 مليون شخص، بما في ذلك في سورية، بينهم نحو خمسة ملايين في وضع هش.
ويعدّ باب الهوى هو المعبر الوحيد الذي يمكن من خلاله إيصال المساعدات إلى المناطق الخاضعة للمعارضة السورية من دون العبور على مناطق خاضعة لسيطرة القوات الحكومية السورية.
وقال المبعوث الأممي الخاص لسورية، غير بيدرسون، إن الاستجابة لحالة الطوارئ في سورية "لا يجب تسييسها بعد أحد أكثر الزلازل كارثية في المنطقة منذ نحو مئة عام".
تتضاءل آمال العثور على مزيد من الناجين تحت الأنقاض بعد 5 أيام من كارثة زلزال تركيا وسورية، التي أودت بحياة أكثر من 30 ألف وخلّفت عشرات آلاف المصابين، وامتدت آثارها في المجمل إلى ملايين السكان في البلدين.
ورغم أن العدد الأكبر من الضحايا سُجل في تركيا، فإن التحذيرات تتوالى من ارتفاع مطرد في عدد القتلى شمالي سورية، وسط ضعف الإمكانات وقلة الموارد وتأخر وصول المساعدات الدولية اللازمة لعمليات البحث والإنقاذ.


کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
ارمچی(شِنہوا) چین کے شمال مغربی سنکیانگ ویغور خود اختیار خطے میں 2023 میں دیہی سڑکوں کی تعمیر کے لیے 8ارب یوآن(تقریبا1ارب18 کروڑ ڈالر)کی سرمایہ کاری کی جائے گی۔علاقائی ٹرانسپورٹ ڈپارٹمنٹ کے مطابق، اس سال مقامی ٹرانسپورٹ کو مزید بہتر بنانے کے لیے خطے کے دیہی علاقوں میں 6ہزار کلومیٹر سڑکیں تعمیر یا اپ گریڈ کی جائیں گی۔ حالیہ برسوں کے دوران، سنکیانگ میں دیہی سڑکوں کی تعمیر کو تیز کیا گیا ہے۔ محکمہ نے مزید کہا کہ 2018 سے لے کر اب تک خطے میں 58 ہزار کلومیٹر طویل دیہی سڑکوں کی تعمیر یا اپ گریڈیشن کے لیے41ارب 60کروڑ یوآن خرچ کیے گئے ہیں اور دیہی سڑکوں کے نیٹ ورک کی کوریج کو مزید بہتر بنایا گیا ہے۔ اس وقت سنکیانگ میں دیہی سڑکوں کی کل لمبائی 1 لاکھ 50 ہزار کلومیٹر سے تجاوز کر گئی ہے۔
برلن(شِنہوا) سیٹلائٹ کے ذریعے کیے جانے والے مشاہدہ کے نتائج کے مطابق انٹارکٹیکا میں سمندری برف گزشتہ چالیس سالوں کے دوران اس وقت انتہائی حد تک سکڑ گئی ہے۔ہیلم ہولٹز سنٹر فار پولر اینڈ میرین ریسرچ(اے ڈبلیو آئی)کے جرمن الفریڈ ویگنر انسٹی ٹیوٹ کی ایک تحقیق کے مطابق فروری کے اوائل تک جنوبی بحر کی سمندری برف سکڑ کر کم از کم22لاکھ مربع کلومیٹر تک پہنچ گئی تھی۔ رواں سال برف پچھلے سال 2022 کے مقابلے میں بھی زیادہ تیزی سے کم ہو رہی ہے۔ تحقیق کے مطابق فروری کے دوسرے نصف میں انٹارکٹک میں سمندری برف کے پگھلنے کا سلسلہ جاری رہنے کی توقع ہے۔ اے ڈبلیو آئی میں سی آئس فزکس سیکشن کے سربراہ کرسچن ہاس نے ایک بیان میں کہا کہ گزشتہ چھ سالوں میں سمندری برف میں تیزی سے کمی بہت قابل ذکر ہے کیونکہ برف کا رقبہ 35 سالوں میں بہت کم تبدیل ہوا تھا۔
اقوام متحدہ (شِنہوا) اقوام متحدہ نے ترکی اور شام کے کچھ حصوں میں آنے والے تباہ کن زلزلے کے بعد ہنگامی ٹیموں اور امدادی کارروائیوں کو متحرک کرنے کا سلسلہ جاری رکھا ہواہے۔اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کے ترجمان سٹیفن ڈوجارک نے کہا کہ ترکی کے زلزلے سے متاثرہ علاقے میں تقریبا 130 بین الاقوامی سول امدادی ٹیمیں کام کر رہی ہیں جبکہ مزید 57 امدادی ٹیمیں متاثرہ علاقوں کی جانب روانہ ہو چکی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ترک حکومت کی درخواست پر مربوط امدادی کارروائیوں میں تعاون کیلئے اقوام متحدہ کی 50 رکنی ڈیزاسٹر اسیسمنٹ اور کوآرڈینیشن ٹیمیں غازیان تیپ اور متاثرہ علاقے کے چار مراکز میں تعینات کی جا چکی ہیں۔انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی ایک اور ڈیزاسٹر اسسمنٹ اور کوآرڈینیشن ٹیم شام پہنچ گئی ہے جہاں وہ حلب، حمص اور لاذقیہ میں امدادی سرگرمیاں انجام دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سرحد پار امدادی کارروائیوں کے ذریعے امداد کو تیزی سے بڑھانے کے لیے کام کر رہے ہیں کیونکہ زلزلے کے بعد انسانی ضروریات بہت زیادہ ہیں۔اقوام متحدہ کے امدادی قافلے نے پیر کو آنے والے زلزلے کے بعد جمعہ کو ترکی سے شمال مغربی شام میں باب الحوا کراسنگ کو عبور کیا۔ قافلہ 14 ٹرکوں پر مشتمل تھا جو پناہ گاہوں اور غیر خوراک کی اشیا سے لدے ہوئے تھے۔ سٹیفن ڈوجارک نے روزانہ کی پریس بریفنگ میں بتایا کہ یہ امدادی سامان مہاجرین کی بین الاقوامی تنظیم نے فراہم کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ انسانی ہمدردی کی تنظیمیں شام میں فوری امدادی کوششوں میں تعاون کر رہی ہیں جن میں خوراک اور غیر خوراکی اشیا، بوتلوں میں پانی، ادویات، ابتدائی طبی امداد اور صدمے سے بحالی کی دیکھ بھال، خواتین کیلئے حفظان صحت کی کٹس اور دیگر حفاظتی سامان کی فراہمی شامل ہے۔انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے عالمی خوراک پروگرام نے زلزلے کے بعد پہلے چار دنوں میں ترکی اور شام میں1 لاکھ 15 ہزار لوگوں کو فوری طور پر خوراک کی امداد پہنچائی جبکہ تقسیم اب بھی جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ عالمی ادارہ صحت نے دونوں ممالک کو صدمے سے بحالی اور ہنگامی سرجری کا 72 میٹرک ٹن سامان فراہم کیا ہے تاکہ جاری امدادی کوششوں میں مدد کی جا سکے۔
بیجنگ (شِنہوا)بیجنگ اسٹاک ایکسچینج (بی ایس ای) باضابطہ طور پر اگلے ہفتے مارجن ٹریڈنگ اور سیکورٹیز لینڈنگ کی ٹرانزیکشنز کا آغاز کرے گی۔ سرمایہ کاروں کی جانب سے مقررہ اہل سیکیورٹیز فرمز پیر سے بی ایس ای کو مارجن ٹریڈنگ اور سیکورٹیزلینڈنگ کی ٹرانزیکشنز کے لیے ڈیکلریشنز جمع کراسکتی ہیں۔ بی ایس ای نے کہا کہ مارجن ٹریڈنگ اور سیکیورٹیز لینڈنگ کے کاروبار کا آغاز اس کے مارکیٹ ٹریڈنگ سسٹم کے ساتھ ساتھ سیکنڈری مارکیٹ کے پرائسنگ فنکشن کو بہتر بنانے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ 10 فروری تک، بیجنگ اسٹاک ایکسچینج میں لسٹڈ کمپنیوں کی تعداد 169 تھی جن کی مشترکہ مارکیٹ ویلیو 240 ارب یوآن سے زائد(تقریبا 35ارب 35کروڑ ڈالر)تھی۔
بیجنگ (شِنہوا)بیجنگ اسٹاک ایکسچینج (بی ایس ای) باضابطہ طور پر اگلے ہفتے مارجن ٹریڈنگ اور سیکورٹیز لینڈنگ کی ٹرانزیکشنز کا آغاز کرے گی۔ سرمایہ کاروں کی جانب سے مقررہ اہل سیکیورٹیز فرمز پیر سے بی ایس ای کو مارجن ٹریڈنگ اور سیکورٹیزلینڈنگ کی ٹرانزیکشنز کے لیے ڈیکلریشنز جمع کراسکتی ہیں۔ بی ایس ای نے کہا کہ مارجن ٹریڈنگ اور سیکیورٹیز لینڈنگ کے کاروبار کا آغاز اس کے مارکیٹ ٹریڈنگ سسٹم کے ساتھ ساتھ سیکنڈری مارکیٹ کے پرائسنگ فنکشن کو بہتر بنانے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ 10 فروری تک، بیجنگ اسٹاک ایکسچینج میں لسٹڈ کمپنیوں کی تعداد 169 تھی جن کی مشترکہ مارکیٹ ویلیو 240 ارب یوآن سے زائد(تقریبا 35ارب 35کروڑ ڈالر)تھی۔
ریاض (شِنہوا) چین کی ٹیکنالوجی کمپنی ہواوے نے سعودی عرب میں کلاڈ ریجن کے قیام کے لیے 40 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے۔ یہ اعلان سعودی عرب کی سب سے بڑی اور جامع انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی نمائش لیپ 2023 کے دوران کیا گیا۔ کمپنی نے کہا کہ سرمایہ کاری کا مقصد سعودی عرب کی ڈیجیٹل معیشت کو فروغ دینا اور حکومت، کارپوریٹ اور شہریوں کے لیے زیادہ جدید اور محفوظ کلاڈ سروسز تک رسائی کو قابل بنانا ہے۔ کمپنی نے کہا کہ ہواوے کلاڈ صارفین کو کلاڈ پر آسانی سے منتقل ہونے اور اس سے زیادہ سے زیادہ ویلیو حاصل کرنے میں مدد کرنے کے لیے خدمت کے وژن کے تحت ہر سہولت فراہم کرے گا۔
ریاض (شِنہوا) چین کی ٹیکنالوجی کمپنی ہواوے نے سعودی عرب میں کلاڈ ریجن کے قیام کے لیے 40 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے۔ یہ اعلان سعودی عرب کی سب سے بڑی اور جامع انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی نمائش لیپ 2023 کے دوران کیا گیا۔ کمپنی نے کہا کہ سرمایہ کاری کا مقصد سعودی عرب کی ڈیجیٹل معیشت کو فروغ دینا اور حکومت، کارپوریٹ اور شہریوں کے لیے زیادہ جدید اور محفوظ کلاڈ سروسز تک رسائی کو قابل بنانا ہے۔ کمپنی نے کہا کہ ہواوے کلاڈ صارفین کو کلاڈ پر آسانی سے منتقل ہونے اور اس سے زیادہ سے زیادہ ویلیو حاصل کرنے میں مدد کرنے کے لیے خدمت کے وژن کے تحت ہر سہولت فراہم کرے گا۔
بیجنگ(شِنہوا) چینی وزیر اعظم لی کھ چھیانگ نے بیجنگ میں کمبوڈیا کے وزیر اعظم ہن سین سے ملاقات کی۔وزیر اعظم لی نے چینی نئے قمری سال کے بعد چین کے دورے پر ہن سین کو خوش آمدید کہا۔ انہوں نے کہا کہ چین اور کمبوڈیا کے درمیان 65 سال قبل سفارتی تعلقات قائم ہونے کے بعد سے دونوں ممالک نے باہمی احترام اور مساوی سلوک کی بنیاد پر اپنے تعلقات کو مزید مستحکم کیا ہے۔ چینی وزیراعظم نے کہا کہ چین کمبوڈیا کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے، اور یہ کہ قومی حالات کے مطابق ترقی کے راستے کا انتخاب کرنے میں کمبوڈیا کی حمایت کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین یکساں فوائد کے حصول کے لیے اپنی صلاحیت کے مطابق مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔ چینی وزیر اعظم نے دوطرفہ تزویراتی رابطوں میں اضافے ، بنیادی مفادات اور باہمی دلچسپی سے متعلق اہم امور پر ایک دوسرے کی مضبوط حمایت جاری رکھنے اور دونوں ممالک کے عوام کو مزید فائدہ پہنچانے کے لیے عملی تعاون اور عوامی تبادلوں کومضبوط کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
بیجنگ (شِنہوا)چین میں ریٹائرمنٹ آمدنی کے ذرائع کو وسعت دینے کے لیے سات نجی پنشن ویلتھ مینجمنٹ پروڈکٹس کے پہلے بیچ کو متعارف کرایاگیا ہے۔چائنہ بینکنگ ویلتھ مینجمنٹ رجسٹریشن اینڈ ڈپازٹری سنٹر کے مطابق فی الحال چین میں تین ستونوں پر مشتمل اولڈ ایج انشورنس میکانزم موجود ہے، جس میں بنیادی قومی اولڈ ایج انشورنس، سالانہ بنیاد پر انٹرپرائز و پیشہ ورانہ ، اولڈ ایج مالیاتی پروڈکٹس اور نجی پنشن پلان شامل ہیں۔ اپریل 2022 میں، چین نیاولڈ ایج انشورنس میکانزم کو توسیع دینے کے لیے اپنی پرائیویٹ پنشن اسکیم کے اجرا کے لیے ایک گائیڈ لائن جاری کی تھی۔ منصوبے کے مطابق، افراد کو منظور شدہ بینکوں میں پنشن اکانٹس کھولنے اور اپنی پنشن کو منظور شدہ پروڈکٹس بشمول بینکنگ ویلتھ مینجمنٹ پروڈکٹس، ڈپازٹس، انشورنس اور پبلک فنڈز میں سرمایہ کاری کرنے کے لیے استعمال کرنے کی اجازت دی گئی۔
لیما(شِنہوا)پیرو میں دو ماہ سے جاری سیاسی بحران سے نمٹنے کے لیے کئی علاقوں میں ہنگامی حالت میں توسیع کر دی گئی ہے جس میں مظاہرین اور سکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپوں میں درجنوں افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔سرکاری اخبار ال پیروانو کے مطابق دہشت گرد سرگرمیوں اور دیگر غیر قانونی کارروائیوں کی وجہ سے اس اقدام کو 60 دن تک بڑھا دیا جائے گا۔یہ اقدام ملک بھر کے 44 اضلاع میں مسلح افواج کی کارروائیوں کو جاری رکھنے کے لیے نافذ کیا گیا تھا۔ یہ اسمبلی کی آزادی جیسے آئینی حقوق کو معطل کرتا ہے اور ایمرجنسی کے دوران امن عامہ کو بحال کرنے کے لیے پولیس کے تعاون سے فوج کو اختیار دیتا ہے۔جنوبی امریکی ملک میں سیاسی بدامنی کا آغاز 7 دسمبر کو سابق صدر پیڈرو کاسٹیلو کے مواخذے اور گرفتاری اور کاسٹیلو کی جگہ نائب صدر ڈینا بولوارٹے کی حلف برداری کے بعد ہوا۔کاسٹیلو کے حامیوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان ملک گیر جھڑپوں میں اب تک 60 سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
بیجنگ(شِنہوا) چینی وزیر خارجہ چھن گانگ نے کہا ہے کہ ان کا ملک دوطرفہ تعلقات کی وسیع تر ترقی کے لیے بیلجیئم کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے۔ بیلجیئم کی وزیر برائے امور خارجہ ہادجا لہبیب کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کے دوران چھن نے کہا کہ دونوں ممالک متنوع ثقافتوں کے حامل اور اختلافات کو برداشت کرنے اور تنازعات کو حل کرنے کا تجربہ اور دانشمندی رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چین بیلجیئم کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے اور باہمی علم، افہام و تفہیم اور اعتماد کو فروغ دینے، ایک دوسرے کے بنیادی مفادات اور تحفظات کا احترام اور ان کو پورا کرنے، مختلف شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے اور اہلکاروں کے تبادلے کو بڑھانے کے لیے بیلجیم کے ساتھ کام کرنے کے لیے تیار ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ چین اپنی مارکیٹ میں مزید اعلی معیار کی غیر ملکی مصنوعات کے داخلے کی حمایت اور حوصلہ افزائی کرتا ہے، امید ہے کہ بیلجیئم چینی کمپنیوں کے لیے منصفانہ، شفاف اور غیر امتیازی کاروباری ماحول فراہم کرتا رہے گا۔
بیجنگ(شِنہوا)چین میں جنوری کے دوران نئی توانائی والی گاڑیوں( این ای ویز) کی پیداوار اور فروخت میں کمی واقع ہوئی۔چائنہ ایسوسی ایشن آف آٹوموبائل مینوفیکچررز کے اعداد و شمارکے مطابق پچھلے مہینے چین کی این ای وی پیداوار گزشتہ سال کی نسبت 6.9 فیصد کم ہو کر 4لاکھ25ہزار یونٹس رہ گئی جبکہ فروخت ایک سال پہلیکے مقابلے میں 6.3 فیصد کم ہو کر 4لاکھ 8 ہزار یونٹ رہ گئی۔ملک میں کارسازی کی کل پیداوار جنوری میں گزشتہ سال کی نسبت34.3 فیصد گر کر 15لاکھ90 ہزار یونٹ رہ گئی اور کل فروخت ایک سال پہلے کیمقابلے میں 35 فیصد کم ہو کر 16 لاکھ50 ہزار یونٹ رہ گئی۔ایسوسی ایشن نے جنوری میں کاروں کی مارکیٹ کی کمزور کارکردگی کو چینی قمری سال نو کی تعطیلات کی وجہ سے جزوی طور پر کام کے کم دنوں کو قرار دیا ہے۔
بیجنگ(شِنہوا) چین کی کیمیائی صنعت میں 2022 کے دوران سرمایہ کاری اور برآمدات کے لحاظ سے مضبوط توسیع ریکارڈ کی گئی۔قومی ادارہ شماریات کیاعداد و شمار کے مطابق پچھلے سال کیمیائی خام مال اور مصنوعات کی تیاری میں سرمایہ کاری میں گزشتہ سال کی نسبت 19 فیصد اضافہ ہوا جو تمام صنعتوں کی اوسط سطح سے 7.4 فیصد پوائنٹس زیادہ ہے۔اس عرصے میں کیمیائی شعبے کے تجارتی ڈھانچے میں مسلسل بہتری ہوئی۔ کسٹمز کی جنرل ایڈمنسٹریشن کے اعداد و شمار کے مطابق نامیاتی کیمیکلز کی برآمدات 80 ارب 70 کروڑ امریکی ڈالر تک پہنچ گئی جو کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں 17 فیصد زائد ہے جبکہ اس دوران تجارتی سرپلس 2021 کے مقابلے میں 216 فیصد بڑھ گیا۔غیر نامیاتی کیمیکلز کی برآمدات 2021 کے مقابلے میں 68 فیصد بڑھ کر39ارب40 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئیں جبک تجارتی سرپلس میں گزشتہ سال کی نسبت 57 فیصد اضافہ ہوا۔اعداد و شمار کیمطابق مصنوعی گوند کی برآمدات میں گزشتہ سال کی نسبت 4 فیصد اضافہ ہوا جس سے تجارتی خسارہ 2021 کے مقابلے میں 22 فیصد کم ہوا۔
بیجنگ(شِنہوا)چین نے زلزلہ کے بعد امداد کے لیے امدادی سامان کی اپنی پہلی کھیپ ترکی روانہ کر دی ہے۔چین کی بین الاقوامی ترقیاتی تعاون ایجنسی (سی آئی ڈی سی اے) کے مطابق 40ہزار کمبلوں کی پہلی کھیپ ہفتے کی صبح 6 بج کر 30 منٹ پر شنگھائی پوڈونگ ایئرپورٹ سے روانہ ہوئی جو اتوار تک استنبول پہنچے گی۔سی آئی ڈی سی اے کے مطابق چین آنے والے دنوں میں دیگر سامان بھی بھیجے گا جن میں 1 ہزار سوتی خیمے ، الیکٹرو کارڈیو گراف مشینیں، الٹراسونک تشخیص، ایمبولینسیں، اور مریضوں کیلئے ہسپتال کی سہولیات سے لیس بستر شامل ہیں۔
چھینگڈو(شِنہوا) چین کے جنوب مغربی صوبے سیچھوان کے صدر مقام چھینگڈو میں 2022 کے دوران 4ہزار700 سے زیادہ بین الاقوامی مال بردار ٹرینوں کی آمدورفت ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ سال کی نسبت 12 فیصد زیادہ ہیں۔چھینگڈو کسٹمز کے مطابق 2013 میں شروع کی گئی شہر کی بین الاقوامی مال بردار ٹرین سروس سے 2013 اور 2022 کے درمیان سیچھوان کے اوسط درآمد اور برآمدی حجم میں سالانہ 12 ارب ڈالر سے زیادہ کا اضافہ ہوا۔ کسٹمز نے کہا کہ اس عرصے کے دوران، چھینگڈو انٹرنیشنل ریلوے پورٹ سے دنیا بھر کے 130 سے زائد شہروں کے لیے 20ہزار سے زیادہ بین الاقوامی مال بردار ٹرینوں کی آمدورفت ہوئی جس سے ملک کے مغربی علاقوں کے کاروباری اداروں کے لیے دنیا میں کاروباری مواقع کو بڑھانے کے لیے ایک چینل دستیاب ہوا ہے۔
لاس اینجلس(شِنہوا) امریکہ میں رواں موسم میں فلو کی وجہ سے اب تک کم سے کم 18 ہزار اموات واقع ہوئی ہیں۔امراض کی روک تھام کے امریکی مراکز(سی ڈی سی )کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک میں اس موسم میں فلو سے کم از کم 2کروڑ50لاکھ افراد بیمار اور 2لاکھ 80 ہزار ہسپتال میں داخل ہوئے۔سی ڈی سی کے مطابق 4 فروری کو ختم ہونے والے ہفتے میں انفلوئنزا میں مبتلا نو بچوں کی اموات ہوئیں جبکہ اس موسم میں اب تک مجموعی طور پر فلوسے 106 بچوں کی اموات ہو چکی ہیں۔اس ہفتے کے دوران 2ہزار100 سے زائد افراد فلو کے باعث ہسپتال میں داخل ہوئے۔سی ڈی سی تجویز کرتا ہے کہ فلو کا مرض جاری رہنے تک 6 ماہ یا اس سے زیادہ عمر کے ہر فرد کو سالانہ فلو ویکسین لگوانی چاہیئے۔
کابل(شِنہوا)افغانستان کے دارالحکومت کابل اور مغربی صوبے ہرات میں 800سے زائد افغان نوجوانوں نے تین ماہ کا فوجی تربیتی کورس مکمل کرنے اور سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کے بعد افغان نیشنل آرمی میں شمولیت اختیارکر لی۔افغان وزارت دفاع کے ہفتہ کے روز جاری ایک بیان کے مطابق مغربی صوبہ ہرات میں الفاروق آرمی کور سے کل 480 مجاہدین نے تین ماہ کے فوجی تربیتی کورس کی تکمیل کے بعد کابل ملٹری ٹریننگ سینٹر سے چند روز قبل سرٹیفکیٹ حاصل کرنے والے 322 دیگر کے ساتھ کمیشن حاصل کیا۔بیان میں کہا گیا ہے کہ نئے کمیشن یافتہ فوجیوں کو ملک کے مختلف حصوں میں قومی خودمختاری کو محفوظ بنانے کے لیے تعینات کیا جائے گا۔وزارت دفاع کے ترجمان عنایت اللہ خوارزمی نے کہا کہ افغانستان اپنی سرحدوں کے دفاع کے لیے ایک لاکھ 50 ہزار اہلکاروں پر مشتمل مضبوط قومی فوج بنانے کا منصوبہ رکھتاہے۔
ترکی کے صوبے ہاتے کے زلزلہ متاثرہ شہر انطاکیہ میں امدادی کارکن زندہ بچ جانے والے ایک شخص کو اسپتال منتقل کررہے ہیں۔ (شِنہوا)
ترکی کے صوبے ہاتے کے زلزلہ متاثرہ شہر انطاکیہ میں امدادی کارکن تباہ ہونے والی عمارتوں کے ملبے سے زندہ بچ جانے والوں کو تلاش کرتے ہوئے۔ (شِنہوا)
ترکی کے صوبے ہاتے کے زلزلہ متاثرہ شہر انطاکیہ میں ایک امدادی کارکن تباہ شدہ عمارت کے پاس سے گزرتے ہوئے۔(شِنہوا)
ترکی کے صوبے ہاتے کے زلزلہ متاثرہ شہر انطاکیہ میں امدادی کارکن تباہ شدہ عمارت کے ملبے سے زندہ بچنے والوں کو تلاش کرتے ہوئے۔(شِنہوا)
ترکی کے صوبے ہاتے کے زلزلہ متاثرہ شہر انطاکیہ میں لوگ ایک تبادہ شدہ عمارت کے پاس سے گزرتے ہوئے۔(شِنہوا)
تحریک پاکستان کی نامور رہنماء اور پاکستان کی سابق خاتون اوّل بیگم رعنا لیاقت علی خان کا 118واں یوم پیدائش پیرکو منایا جائے گا۔اس دن کی مناسبت سے فیصل آباد سمیت ملک بھر میں مختلف تنظیموں کے زیر اہتمام تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا جن میں مقررین تحریک پاکستان کے نامور رہنماء سابق خاتون اوّل بیگم رعنا لیاقت علی خان کی تحریک پاکستان کے دوران نمایاں خدمات پر روشنی ڈالیں گے اور انہیں شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کریں گے اس موقع پر ریڈیو اور ٹیلی ویژن پر خصوصی پروگرام نشر اور ٹیلی کاسٹ کئے جائیں گے جبکہ اخبارات خصوصی ایڈیشن شائع کریں گے۔بیگم رعنا لیاقت علی خان 13 فروری 1905 کو برطانوی ہندوستان کے شہر لکھنؤ میں پیدا ہوئیں۔بیگم رعنا لیاقت علی پاکستان کے پہلے وزیر اعظم لیاقت علی خان کی اہلیہ تھیں وہ تحریک پاکستان کی رکن اور سندھ کی پہلی خاتون گورنر بھی تھیں۔ وہ اپنے شوہر کے ہمراہ تحریک پاکستان کی صف اول کی خواتین میں شامل تھیں۔ اور ذوالفقار علی بھٹو کے دور حکومت میں سندھ کی گورنر نامزد ہوئیں۔بیگم رعنا لیاقت علی خان13جون 1990ء کو جہان فانی سے کوچ کر گئیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
رہنما پاکستان تحریک انصاف اور سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ آئین کو بچانے کیلئے بہت بڑا اقدام ہے، لاہور ہائی کورٹ کے جج کو تاریخی فیصلے پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ لاہور ہائی کورٹ فیصلے پر اظہار خیال کرتے ہوئے اسد قیصر کا کہنا تھا کہ لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ ملکی تاریخ کا اہم فیصلہ ہے، ہم نے پشاور ہائی کورٹ میں بھی کیس کیا ہے کہ 90 دن میں الیکشن ہونے چاہیے، 90 دن میں الیکشن کروانا آئین میں ہے۔ رہنما پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ آئین کی خلاف ورزی برداشت نہیں کریں گے، پی ڈی ایم حکومت نے 8 مہینے میں ملکی معیشت تباہ کر دی، ملک میں مہنگائی ، بے روزگاری اور بد امنی اپنے عروج پر ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
سپیشل پراسیکیوٹر رضوان عباسی نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کی بریت کی درخواست کی مخالفت کر دی ہے، عدالت نے رہنما پی ٹی آئی کے وکلا کو بریت کی درخواست پر دلائل کا حکم دیدیا ۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز کورٹ اسلام آباد میں اداروں کے خلاف بغاوت پر اکسانے کے کیس میں پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کے خلاف فردِ جرم عائد ہونے سے متعلق سماعت ہوئی، شہباز گِل کے وکیل اور سپیشل پراسیکیوٹر عدالت میں پیش ہوئے۔ ملزم کے وکیل نے سماعت میں وقفہ کرنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ شہباز گِل ایک بجے تک کچہری آئیں گے۔ جج نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آج شہباز گل کی بریت کی درخواست پر بحث ہونی ہے۔ پراسیکیوٹر رضوان عباسی نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ مرکزی ملزم شہباز گِل کی بریت کی درخواست کا مرحلہ گزر چکا، اس مرحلے پر ان کی بریت کی درخواست قابل سماعت نہیں، استغاثہ کے پاس شہباز گِل کے خلاف جرم ثابت کرنے کے لیے وافر مواد ہے۔ ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سِپرا نے سماعت میں وقفے کے بعد شہباز گل کے وکلا کو بریت کی درخواست پر دلائل کا حکم دیدیا ۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
حکومت پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان سرکلر ڈیٹ مینجمنٹ پلان کی تفصیلات سامنے آگئیں۔دستاویز کے مطابق پاکستان نے نومبر 2023 تک بجلی سہ بنیادوں پر مہنگی کرنے کا پلان دے دیا۔ حکومت بجلی 7.91 روپے فی یونٹ مہنگی کرے گی۔فروری تا مارچ تک پہلی سہ ماہی میں 3.21 روپے فی یونٹ مہنگی کی جائے گی۔ مارچ تا مئی دوسری سہ ماہی میں بجلی مزید 0.69 روپے فی یونٹ مزید مہنگی ہوگی۔جون تا اگست تیسری سہ ماہی میں بجلی کے ریٹ مزید 1.64 روپے فی یونٹ بڑھائے جائیں گے۔ ستمبر تا نومبر چوتھی سہ ماہی میں بجلی کے فی یونٹ ریٹ میں 1.98 روپے کا مزید اضافہ ہوگا۔کسان پیکج کے تحت بجلی کی سبسڈی یکم مارچ سے ختم کرنا ہوگی۔ جس سے 65 ارب روپے کی بچت ہوگی۔آئی ایم ایف نے بجلی کے تکنیکی نقصانات میں 16.2 ارب روپے کمی کی شرط عائد کردی۔ آئی ایم ایف سے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی ریکوری میں 0.58 فیصد بہتری پر اتفاق کیا گیامارچ تک نومبر فیول چارج ایڈجسٹمنٹ کی مد میں صارفین سے مزید 35 ارب روپے مزید جمع کیے جائیں گے۔مارچ تا نومبر فیول چارج ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 14 ارب روپے سیلز ٹیکس کی مد جمع ہوں گے۔ آئی ایم ایف نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے لیے وصولیوں کا ہدف 90.4 فیصد مقرر کردیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر 2008 میں شوکت خانم کے 3 ملین ڈالرز سے سرمایہ کاری کا اعتراف کر لیا اور کہا کہ 2015 میں یہ رقم ہسپتال کو واپس کردی گئی۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز کورٹ اسلام آباد میں سابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے مسلم لیگ(ن)کے رہنما اور وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کے خلاف ہتک عزت کیس کی سماعت ہوئی۔ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان وڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش ہوئے اور وکیل ولید اقبال ان کی معاونت کرنے کے لیے ساتھ موجود رہے۔ خواجہ آصف کے وکیل علی شاہ گیلانی نے چیئرمین پی ٹی آئی پر جرح کی تو عمران خان نے اپنے بیان میں اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ یہ بات درست ہے کہ 2008 میں 3 ملین ڈالرز کی سرمایہ کاری کی، یہ رقم 7 سال ایچ بی جی گروپ کے پاس رہی اور 2015 میں شوکت خانم کو واپس دے دی گئی تھی۔ عمران خان نے کہا کہ ایچ بی جی گروپ کے چیف ایگزیکٹو امتیاز حیدری ہیں اور وہ بھی سرمایہ کاری کی منظوری دینے والی کمیٹی میں شامل تھے لیکن انہوں نے ذاتی فائدے کیلئے سرمایہ کاری کی منظوری نہیں دی تھی، بورڈ میٹنگز میں اس سرمایہ کاری سے متعلق بات ہوئی تھی، خواجہ آصف کو لیگل نوٹس بھیجتے وقت سرمایہ کاری کی رقم واپس نہیں آئی تھی۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے بیان میں کہا کہ معلوم نہیں کہ امتیاز حیدری پی ٹی آئی کے ڈونر بھی تھے یا نہیں، شوکت خانم ہسپتال کے لئے متعدد سمندر پار پاکستانی ڈونیشن دیتے ہیں، امتیاز حیدری کے کردار کے حوالے سے عدالت کو گمراہ نہیں کیا، مجھے نہیں معلوم انڈومنٹ فنڈ بورڈ کب بنایا گیا تھا، صرف اتنا معلوم ہے کہ انڈومنٹ فنڈ بورڈ 90 کی دہائی میں بنایا گیا تھا۔ خواجہ آصف کے وکیل نے کہا کہ 2005 میں بورڈ آف گورنرز میٹنگ میں آپ نے کہا تھا کہ انڈومنٹ فنڈ بورڈ ابھی نہیں بنایا، اور اب کہہ رہے ہیں 90 کی دہائی میں بنایا گیا تھا۔ خواجہ آصف کے وکیل نے عمران خان سے سوال کیا کہ کیا آف شور کمپنیوں میں سرمایہ کاری کا آپ کو معلوم ہے۔ عمران خان کا اپنے جواب میں کہنا تھا کہ شوکت خانم ہسپتال کے فیصلوں کا مجھے معلوم نہیں، شوکت خانم ہسپتال کے مالی فیصلوں کی آڈٹ رپورٹ ہوتی ہے، ہسپتال کا بورڈ مجھ سے پوچھ کر فیصلے نہیں کرتا، اب معلوم ہوا ہے 2 آف شور کمپنیوں میں شوکت خانم ہسپتال کا پیسہ انویسٹ کیا گیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
فیصل آباد چیمبر آ ف کامرس اینڈانڈسٹر ی کے صدر ڈاکٹر خرم طارق کی ہدایت پر سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کے تباہ حال گھروں کی فوری بحالی کیلئے تعمیراتی سامان کوٹ ادو روانہ کر دیا گیا ہے ۔ اس سلسلہ میں فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدر ڈاکٹر خرم طارق اور فلڈ ریلیف کمیٹی نے گزشتہ ماہ مختلف علاقوں کا دورہ کیا تھا تاکہ متاثرہ 500گھروں کی تعمیر کیلئے مقامات کا تعین کیا جا سکے۔ اس سلسلہ میں پہلے سو گھروں کیلئے چھتوں کا تعمیراتی سامان کوٹ ادو روانہ کر دیا گیا ہے تاکہ متاثرین سیلاب سے قبل والی جگہوں پر ہی اپنے مکانوں کی تعمیر کر سکیں۔ صدر ڈاکٹر خرم طارق اور ریلیف کمیٹی نے طویل دورے کے بعد فیصلہ کیا تھا کہ متاثرین کو مکمل اور نئے گھر تعمیر کر کے دینے کی بجائے متاثرین کے جزوی طور پر تباہ ہونے والے گھروں کی مرمت کی جائے کیونکہ متاثرین اپنی موجودہ جگہوں سے منتقل ہونے کو تیار نہیں۔ اس حکمت عملی سے متاثرین کو کم مدت اورسرمایے میں نئی چھت مہیا کی جا سکے گی جس سے وہ جلد از جلد معمول کی معاشی سرگرمیاں شروع کر سکیں گے۔ توقع ہے کہ رواں مہینے کے دوران ہی کوٹ ادو کے ایک سو گھرانے اپنے مرمت شدہ گھروں میں از سر نو رہائش شروع کر سکیں گے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
محکمہ زراعت پنجاب کے مطابق کماد کی اچھی پیداوار حاصل کرنے کے لیے میرا اور بھاری میرا زمین جس میں پانی کا نکاس بہتر ہو اور نامیاتی مادہ بھی کافی مقدار میں پایا جاتا ہوموزوں رہتی ہے۔ سیم اور تھور والی زمینیںگنے کی کاشت کے لیے موزوں نہیں ۔ گنے کی جڑیں زمین کے اندر کافی گہرائی تک جاتیں ہیں اس لیے کم از کم ایک فٹ گہرائی تک زمین کا تیار ہونا ضرروی ہے کماد کی جڑوں کے مناسب پھیلائو اور خوراک کے آسان حصول کے لیے زمین نرم، بھربھری اور ہموار ہونی چاہے اس لیے زمین کی تیاری گہرا ہل چلا کر کریں اور زمین کی تیاری سے پہلے اچھی طرح گلی سڑی گوبر کی کھاد ڈالیں اور روٹاویٹردو دفعہ چزل ہل ایک دوسرے مخالف رخ اور3سے4 دفعہ عام ہل بمعہ سہاگہ سے زمین تیار کریں۔ بہاریہ کماد کی کاشت وسط فروری تا وسط مارچ تک مکمل کی جا سکتی ہے۔کاشتکار کماد کی بہتر پیداوار کے لئے محکمہ زراعت کی منظورشدہ اقسام علاقائی تقسیم کے لحاظ سے محکمہ زراعت پنجاب کی منظور شدہ اقسام کا بیج کاشت کریں۔کماد کی اگیتی پکنے والی اقسام میں سی پی400 77-،سی پی ایف237، ،سی پی ایف250 اورسی پی ایف251 ،درمیانی پکنے والی اقسام میں ایچ ایس ایف240 ، ایچ ایس ایف242،ایس پی ایف234،ایس پی ایف213،سی پی ایف 246،سی پی ایف247،سی پی ایف248 ،سی پی ایف249 ،سی پی ایف253 ، سی پی ایس جی 2525- اورایس ایل ایس جی 1283-پچھیتی پکنے والی اقسام میںسی پی ایف252۔ یاد رہے، ایچ ایس ایف240 کانگیاری سے متاثر ہوتی ہے۔اس لئے متاثرہ فصل کی مونڈھی نہ رکھیں اور کم رقبہ پر کاشت کریں۔گنے کی زیادہ اور بھرپور پیداوار کے حصول کے لیے شرح بیج کو بہت اہمیت حاصل ہے کیونکہ گنے کے بیج کا اگائو دیگر فصلات کی نسبت بہت کم ہے اگربیج ضرورت سے کم استعمال ہوتو فی ایکڑ پیداوار کم ہو جاتی ہے اس لیے بیج سفارش کردہ مقدار میں ڈلیں ۔بروقت کاشت اور دیگر موزوں حالات میں دو آنکھوں والے 30 ہزار سمے یا تین آنکھوں والے 20 ہزار سمے فی ایکڑ ڈالیں۔ یہ تعداد موٹی اقسام میں تقریباً 100 سے 120 من اور باریک اقسام میں 80 سے 100 من بیج سے حاصل کی جا سکتی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
چین میں پاکستان کے اعزازی سرمایہ کاری کونسلر وانگ زی ہائی نے کہا کہ پاکستان بین الاقوامی تجارتی تصفیہ کے لیے آر ایم بی استعمال کرنے والے بڑے ممالک میں سے ایک ہے، ایس سی او ایس سی او ڈیموسٹریشن ایریا سرحد پار سروس سینٹر چین اور پاکستان کے درمیان تجارتی تعاون کے لیے مزید اختیارات اور سہولت فراہم کرے گا، اس سے پاکستان اور دیگر ممالک کے کاروباری اداروں کو بین الاقوامی مارکیٹ تلاش کرنے اور چینی سرمایہ کاری کو راغب کرنے میں مدد ملے گی ۔ چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق ایس سی او کے نئے علاقے کے لیے مالی معاونت کی پالیسیاں ایس سی او ڈیمنسٹریشن ایریا (SCODA) کراس بارڈر سروس سینٹر کی افتتاحی تقریب کے ساتھ جاری کی گئیں۔ چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق اس وقت جاری کردہ پالیسی دستاویز مقاصد اور کاموں کے ساتھ ساتھ ایس سی او مظاہرہ علاقوں کی تعمیر کے لیے اگلے تین سالوں کی مالی معاونت کے لیے متعلقہ اقدامات اور روڈ میپ کی وضاحت کرتی ہے۔ دستاویز کا نفاذ مظاہرے کے علاقے کی ترقی میں تیزی لانے، چین اور ایس سی او ممالک کے درمیان رابطوں کو مضبوط بنانے اور رکن ممالک کے درمیان مقامی کرنسی کے تعاون کو بڑھانے میں اہم ہوگا۔اپنی تقریر میں، سی پی سی چھنگ ڈا وکمیٹی کی قائمہ کمیٹی کے رکن، پارٹی ورکنگ کمیٹی کے سیکرٹری، اور سکوڈا کی انتظامی کمیٹی کے ڈائریکٹر ژانگ زن زو نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ مظاہرہ علاقے مالیاتی شعبے میں کھلنے اور تعاون کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
شعبہ ژانگ کے مطابق مظاہرہ علاقے نے 29 بونس اور سبسڈی کی پالیسیاں متعارف کروائی ہیں، مالیاتی خدمات کی مصنوعات کی ایک سیریز شروع کی ہے جیسے ایس سی او ای قرض نے مقامی اور غیر ملکی کرنسی اکانٹس وغیرہ کے انضمام کا آغاز کیا، جس سے اعلی معیار کے مالی وسائل فراہم کیے گئے۔ ایس سی او ممالک اور مقامی حکومتوں کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعاون کی خدمت۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں امید ہے کہ مزید مالیاتی سرمایہ کاری کے ادارے اور کاروباری ادارے ترقی کے مواقع بانٹنے کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہونے کا انتخاب کریں گے۔سائٹ پر ایس سی او مظاہرہ علاقے کی انتظامی کمیٹی نے پیپلز بینک آف چائنہ کے انسٹی ٹیوٹ آف فنانس اینڈ بینکنگ، پیپلز بینک آف چائنا کی چھنگ ڈا سنٹرل برانچ اور سی آئی پی کمپنی لمیٹڈ کے ساتھ بالترتیب تعاون کے معاہدوں پر دستخط کیے اور بین الاقوامی مالیاتی تعمیر کو مضبوط بنانے کے لیے پانچ مالیاتی اداروں کے ساتھ تعاون کی یادداشت شامل ہے۔، ایس سی او مظاہرہ علاقہ انتظامی کمیٹی کے ڈپٹی ڈائریکٹر لین چھانگ ہوا نے کہا کہ ایس سی او ممالک کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعاون کی ضروریات کی روشنی میں، ہم مالیاتی پالیسی کی حمایت کو مضبوط بنانے، ایک اعلی معیار کے مالیاتی نظام کی تعمیر، مالیا تی ایکو سسٹم کو بہتر بنانے، مالیاتی طاقت کو بڑھانے، اور ایک نئی تنظیم کی تعمیر میں حوصلہ افزائی کرتے رہیں گے۔
چین میں پاکستان کے اعزازی سرمایہ کاری کونسلر وانگ زی ہائی نے کہا کہ یہ مالیاتی پالیسیاں اور اقدامات مختلف کاروباری روابط، جیسے بین الاقوامی لاجسٹکس، سرحد پار لین دین، اور کریڈٹ انشورنس، اور بڑی حد تک ہمہ جہت اور مکمل عمل میں معاونت فراہم کرتے ہیں۔ سرمایہ اور وقت کی لاگت کو کم کرنا، مزید پاکستانی اداروں اور کاروباری اداروں کو جوڑنے کی مضبوط ضمانت فراہم کرنا۔شنگھائی تعاون تنظیم کے ایک اہم رکن اور چین کے ہر حالات میں سٹریٹجک کوآپریٹو پارٹنر کے طور پر، پاکستان بین الاقوامی تجارتی تصفیہ کے لیے آر این بی استعمال کرنے والے بڑے ممالک میں سے ایک ہے۔ وانگ نے کہا کہ ایس سی او مظاہرہ علاقے سرحد پار سروس سینٹر چین اور پاکستان کے درمیان تجارتی تعاون کے لیے مزید اختیارات اور سہولت فراہم کرے گا اس سے پاکستان اور دیگر ممالک کے کاروباری اداروں کو بین الاقوامی مارکیٹ تلاش کرنے اور چینی سرمایہ کاری کو راغب کرنے میں مدد ملے گی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
پاکستان کیبلز لمیٹڈ کی سیلز سے آمدن میں 13 فیصد اضافہ ہوا اور رواں مالی سال 2022-23 کے پہلے چھ ماہ میں 9.5 بلین روپے کے مقابلے میں 10.8 بلین روپے رہا۔ ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق مجموعی منافع 12فیصد بڑھ کر 1.5 بلین روپے ہو گیا جو مالی سال22 میں 1.3 بلین روپے ریکارڈ کیا گیا تھا۔ تاہم، مالی سال 23 کے پہلے چھ مہینوں میں خالص منافع 33 فیصد کم ہو کر 301.8 ملین روپے ہو گیا جو پچھلے سال کی اسی مدت میں 452.8 ملین روپے تھا۔مالی سال 2021-22 کے دوران، کمپنی کی مجموعی فروخت مالی سال 21 میں 13 ارب روپے سے بڑھ کر 21.2 بلین روپے ہو گئی، جس میں سال بہ سال 61 فیصد کا زبردست اضافہ ہوا۔مالی سال 22 کا مجموعی منافع 2.7 بلین روپے رہا جو کہ مالی سال 21 میں 1.5 ملین روپے سے 80 فیصد زیادہ ہے۔مالی سال 21 میں 553.6 بلین روپے سے سال کے لیے بعد از ٹیکس منافع 50 فیصد بڑھ کر 827.7 ارب روپے ہو گیا۔ رپورٹ کے مطابق، بڑھے ہوئے منافع کی وجہ زیادہ تر حجم اور پیداواری صلاحیت میں اضافہ ہے۔فی شیئر آمدنی بھی مثبت رہی اور مالی سال 22 کے دوران بڑے پیمانے پر نمو دکھائی اور 23.27 روپے رہی۔پاکستان کیبلز لمیٹڈ کو پاکستان میں 22 اپریل 1953 کو ایک پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی کے طور پر شامل کیا گیا تھا اور اسے 1955 میں پبلک لمیٹڈ کمپنی میں تبدیل کر دیا گیا تھا۔ یہ کمپنی تانبے کی سلاخوں، تاروں، کیبلز اور کنڈکٹرز، ایلومینیم کے اخراج پروفائلز، اور پی وی سی مرکبات کی تیاری میں مصروف ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
پاکستان کو ایک مستحکم اور خوشحال ملک بنانے کے لیے حکومت کو مختصر اور طویل مدتی دونوں طرح کی ساختی اصلاحات متعارف کرانے کی ضرورت ہے۔پاکستان کو درپیش موجودہ معاشی چیلنجز کو مدنظر رکھتے ہوئے کوئی ایک بھی قلیل مدتی پالیسی اور حکمت عملی مطلوبہ نتائج نہیں دے سکتی۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق حکومت کو ایک جامع حکمت عملی وضع کرنے اور ملک کو موجودہ معاشی بحران سے نکالنے کے لیے مختصر اور طویل مدتی ڈھانچہ جاتی اصلاحات متعارف کرانے کی ضرورت ہے۔پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ڈویلپمنٹ اکنامکس کے وائس چانسلر پروفیسر ندیم الحق نے ویلتھ پاک کو بتایا کہ مجموعی ترقی کی شرح کو کم کرنے کے لیے معیشت میں کئی ساختی مسائل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو پہاڑی چیلنجز کا سامنا ہے جن میں آسمان چھوتی مہنگائی، روپے کی قدر میں بڑے پیمانے پر کمی، ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ اور غیر ملکی کرنسی کے ذخائر میں کمی شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ کچھ اہم شعبوں میں جن میں پالیسی مداخلت کی ضرورت ہے، ان میں ساختی اصلاحات، سرمایہ کاری کے ماحول کو بہتر بنانا اور عالمی مالیاتی شمولیت کو آسان بنانا شامل ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ معیشت کے مختلف شعبوں میں اصلاحات کی ضرورت ہے جن میں برآمدی سیکٹر، ریگولیٹری ماحول، سرکاری اداروں کی نجکاری اور ڈی ریگولرائزیشن، ٹیکس ایڈمنسٹریشن، غیر رسمی معیشت اور ڈیجیٹل معیشت کی شمولیت شامل ہیں۔
بعد از وبائی دور جدید دنیا میں پائیدار ترقی کے لیے ڈیجیٹل معیشت کو ترجیح دینے کا مطالبہ کرتا ہے۔ ماہر نے کہا کہ ڈیجیٹل اکانومی دور دراز کے کام کی سہولت فراہم کرکے لین دین کی لاگت کو نمایاں طور پر کم کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے جو نہ صرف کارکردگی اور پیداواری صلاحیت کو بہتر بنائے گی بلکہ ایندھن کی طلب کو بھی نمایاں حد تک کم کرے گی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان بلند قرضوں کے چیلنج سے نمٹ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اصلاحاتی پالیسیوں کے ذریعے سرمایہ کاری کے ماحول کو بہتر بنانا ضروری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مالیاتی انتظامی اصلاحات زیادہ ٹیکس محصولات کے حصول کو یقینی بنائیں گی جس کے نتیجے میں ٹیکس سے جی ڈی پی کے تناسب میں اضافہ ہوگا۔ایکویٹی، شمولیت اور پائیداری کو یقینی بنانے کے لیے اچھی طرح سے ترقی یافتہ ٹیکسیشن انفراسٹرکچر ضروری ہے۔ انہی خطوط پر، اصلاحات کو بالواسطہ ٹیکس لگانے کی بجائے براہ راست ٹیکس لگانے، ٹیکس کے انتظام کے نظام کو آسان بنانے اور جامع اقتصادی ترقی کے لیے ٹیکنالوجی کے استعمال کے ذریعے ٹیکس کی بنیاد کو وسیع کرنے پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے ۔پروفیسر ندیم الحق نے کہاکہ مالیاتی اداروں کو مضبوط بنانے، قرضوں تک رسائی بڑھانے اور رسک کے انتظام کرنے کے لیے مالیاتی شمولیت میں اضافہ بہت ضروری ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مالیاتی سہولیات تک رسائی کی کمی نے غیر رسمی معیشت کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا، جس نے ٹیکس محصولات کی وصولی اور پیداواری صلاحیت کو منفی طور پر متاثر کیا۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کو جامع اور پائیدار اقتصادی ترقی کے حصول کے لیے ڈھانچہ جاتی اصلاحات اور سرمایہ کاری کے ماحول اور مالی شمولیت کو بہتر بنانے پر مبنی ایک نئے معاشی ماڈل پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔کیٹالسٹ لیب کے بانی اور چیف ایگزیکٹیو جہاں آرا نے ویلتھ پاک کو بتایا کہ پاکستان کی معیشت اس وقت توجہ کے مرکز میں ہے تاکہ اسے ترقی اور توانائی بخشنے کے طریقے تلاش کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ صرف ایک شعبے پر توجہ دینے سے قومی معیشت کو مضبوط نہیں کیا جا سکتا۔کوئی جادوئی گولی نہیں ہے تاہم، اگر ہم کچھ اہم چیزوں پر توجہ مرکوز کرتے ہیں جن کی ایک مثبت تحریک کے لیے ضروری ہے، تو ڈیجیٹلائزیشن اور ٹیکنالوجی کا کردار عمل میں آئے گا۔جہاں آر نے کہا کہ سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے ٹیکنالوجی میں سرمایہ کاری اور لوگوں کو ہنر مند بنانا اہم ہے۔ موبائل فونز کی تعداد میں اضافے کے ساتھ، اور نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی کے پاس ملک کے تقریبا تمام شہریوں کا ڈیٹا بیس موجود ہے، وہاں بڑی تعداد میں سرکاری خدمات موجود ہیں جو لوگوں کو معیشت کو بہتر بنانے کے لیے فراہم کی جا سکتی ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
پاکستان میں ڈولومائٹ کیلشیم میگنیشیم کاربونیٹ کے وسیع ذخائر موجود ہیںلیکن یہ سب سے بڑی درآمد شدہ اشیا میں سے ایک ہے۔ڈولومائٹ بہت ساری صنعتی مصنوعات کا وسیع پیمانے پر استعمال ہونے والا ان پٹ مواد ہے۔ گلوبل مائننگ کمپنی اسلام آباد کے پرنسپل جیو سائنس دان محمد یعقوب شاہ نے ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے کہاکہ ڈولومائٹ ایک تلچھٹ والی چٹان ہے جس میں میگنیشیم کاربونیٹ ہوتا ہے۔ یہ پورے پاکستان میں بکثرت پایا جاتا ہے۔ جب چونا پتھر میں میگنیشیم کی مقدار 60فیصد اور کیلشیم کی مقدار 40فیصد ہو تو اسے ڈولومائٹ کہتے ہیں۔ دوسرے الفاظ میں، ڈولومائٹ اس وقت بنتا ہے جب چونا پتھر میں میگنیشیم کاربونیٹ کا مواد 50 فیصد سے زیادہ پایا جاتا ہے۔ اس کی سخت ساخت، کم جاذبیت، پگھلنے کے چکروں کے خلاف مزاحمت، اور تیزابی کٹا وکے لیے اعلی لچک کی وجہ سے اسے زیادہ تر چونا پتھر پر ترجیح دی جاتی ہے۔ انہوںنے کہا کہ چٹان بنانے والی اس معدنیات سے اعلی قسم کی ریفریکٹری اینٹیں نکالی جاتی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر ریفریکٹری اینٹوں میں استعمال ہونے والے ڈولومائٹ میں کیلشیم کاربونیٹ کی مقدار زیادہ ہو تو وہ نہ صرف مہنگی ہوتی ہیں بلکہ بھٹیوں میں استعمال کے لیے بھی مثالی سمجھی جاتی ہیں۔
عالمی ڈولومائٹ مارکیٹ کا حجم 2021 میں 1.8 بلین ڈالر تھا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں، ڈولومائٹ پاڈر کے 4 کا CAGR حاصل کرنے کا امکان ہے۔ سال 2031 تک %پاکستان زیادہ تر ڈولومائٹ چین، بھارت، متحدہ عرب امارات، عمان، سپین، جارجیا سے درآمد کرتا ہے ۔پاکستان کی ڈولومائٹ کی برآمدات چند ممالک تک محدود ہیں۔یہ پاکستان میں مختلف شکلوں/عنوانوں میں درآمد کیا جاتا ہے۔ 2021 میں، پاکستان نے 331.7 ملین امریکی ڈالر مالیت کا ڈولومائٹ درآمد کیا، جبکہ برآمدات کی مالیت 3.79 ملین امریکی ڈالر تھی۔ زرعی صنعت میں، اس کا استعمال مٹی کو نیوٹرلائزر کے طور پر کیا جاتا ہے، میگنیشیم کی کمی والی مٹی کی زرخیزی کو بڑھانے کے لیے، اور مویشیوں کے لیے خوراک میں اضافے کے طور پر؛ ربڑ کی صنعت میں، یہ ربڑ کے حجم، سختی، اور نرمی کو ایڈجسٹ کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے؛ یہ شیشے کی مصنوعات میں سختی، استحکام اور طاقت کا اضافہ کرتا ہے۔دھات پر کارروائی کرنے کے لیے، اسے فلوکس سینٹرنگ ایجنٹ کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔ کیمیائی صنعت میں، یہ ایک ایسڈ نیوٹرلائزر کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے. یہ ماحولیات کو برقرار رکھنے اور مٹی کے کنڈیشنر کے طور پر بھی استعمال ہوتا ہے۔ یہ چونا پتھر کے متبادل کے طور پر استعمال ہوتا ہے جب کسی بھی صنعتی استعمال میں کیلشیم اور میگنیشیم دونوں کی ضرورت ہوتی ہے۔ اسے صاف شدہ بوتل کے پانی مشروبات میں معدنی مواد کو بڑھانے کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
پاکستان کو اپنی مسابقت کے حوالے سے جن معذوریوں کا سامنا ہے، ان کو حل کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ملک میں مجموعی عنصر کی پیداواری صلاحیت کو بڑھایا جا سکے۔محمد مغیز فاروق، انرجی آڈیٹر نیشنل پروڈکٹیویٹی آرگنائزیشن نے ویلتھ پاک کو بتایا کہ مضبوط معیشت کی خصوصیات پیداوری، معیار اور جدت ہے، جو کہ مسابقت اور اقتصادی ترقی کے تین ستون ہیں۔ بلاشبہ، پیداواری ترقی کسی بھی معیشت کی ترقی کا سب سے اہم عنصر ہے۔این پی او پاکستان وزارت صنعت و پیداوار کی چھتری میں کام کر رہا ہے۔ یہ سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کے ساتھ رجسٹرڈ ہے، اور ایشیائی پیداواری تنظیم ٹوکیو، جاپان کے رابطہ دفتر کے طور پر کام کر رہا ہے جس کے ترکی کے حالیہ الحاق کے ساتھ 21 رکن ممالک ہیں۔ پاکستان اے پی او کے آٹھ بانی رکن ممالک میں شامل ہے۔ہم نے زیادہ سے زیادہ توجہ مرکوز کرنے والے نقطہ نظر کے ساتھ زیادہ سے زیادہ حاصل کرنے کے لیے کچھ حقیقی کوششیں کی ہیں جس کا بنیادی مقصد انسانی وسائل کی ترقی ٹیکنالوجی کے مظاہرے، بہتر طرز عمل، عمل، اور طریقہ کار کے ذریعے کل فیکٹر پروڈکٹیوٹی کو بڑھانا ہے۔ ملک تاکہ مقامی اور عالمی منڈیوں میں مقابلہ کرنے کے مقصد کی حمایت کر سکے۔این پی او ایک کلیدی اقدام بھی تیار کر رہا ہے جس کے ذریعے تنظیم اور اس کے اسٹیک ہولڈرز آنے والے برسوں میں فوائد حاصل کرتے رہیں گے، جس میں پاکستان میں 77 ملین روپے کی پیداواری تحریک شروع کرنا شامل ہے۔
مجموعی میکرو ماحول اور سیاسی اہمیت پیداواریت اور جی ڈی پی کی نمو پر نمایاں اثر ڈالتی ہے۔ عامل پیداواری صلاحیت کی سطح، یا محض پیداواریت، بین الاقوامی منڈی میں کسی ملک کی مسابقت کا تعین کرنے کے لیے سب سے اہم عوامل میں سے ایک ہے کیونکہ اس کے بغیر، ہم عالمی سطح پر مقابلہ نہیں کر سکیں گے۔پاکستان کی پیداوار کی سست شرح نمو کی وجہ جدت کی کمی، کم سرمایہ کاری، ٹیکنالوجی کی ناکارہیاں، اور محدود تحقیق اور ترقی کی وجہ سے پیداوری اور مسابقت میں کمی واقع ہوتی ہے۔ صنعتی ترقی کے حصول کے لیے، ہمیں اپنے پیداواری آلات کو بہتر بنانا چاہیے ۔اس کا مطلوبہ نتیجہ باقی دنیا کے ساتھ ہماری تجارت کو بڑھانا ہے۔"پیشہ ورانہ تربیت اور آگاہی کی ضرورت ہے جو ملک میں لیبر مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق ہنر مند افرادی قوت فراہم کرے جو صنعتوں کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ پرائیویٹ سیکٹر کی حوصلہ افزائی کی جانی چاہیے کہ وہ ہنر کی تربیت میں اپنی شمولیت کو بڑھائے۔منصوبہ بندی کی وزارت اور پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ڈویلپمنٹ اکنامکس کی جانب سے حال ہی میں "پاکستان میں سیکٹرل ٹوٹل فیکٹر پروڈکٹیویٹی" کے عنوان سے کی گئی ایک مشترکہ تحقیق کے مطابق، 2010-2020 کے دوران پاکستان میں اوسط پیداواری شرح نمو 1.5 فیصد رہی، جو کہ کافی نہیں ہے۔ پاکستان پائیدار بنیادوں پر جی ڈی پی کی شرح نمو 7-8 فیصد سے زیادہ حاصل کرنا چاہتا ہے۔مطالعہ کے مطابق، اعلی پیداواری ترقی کے شعبے زیادہ تر خدمات پر مبنی یا ٹیک پر مبنی ہیں، جب کہ زیادہ تر شعبے جن میں درمیانی سے کم یا منفی پیداواری ترقی ہے وہ مینوفیکچرنگ میں ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
اسلام آباد میں جرائم کی شرح بڑھ گئی، رواں سال کے پہلے ماہ میں اسلام آباد میں جرائم کی شرح میں اضافہ ہونے کے بعد 20افراد کو قتل کر دئیے گئے۔ رپورٹ کے مطابق رواں سال کے پہلے ماہ میں اسلام آباد میں اقدام قتل کے 15 واقعات میں 25 افراد زخمی ہوئے، اسلام آباد میں جنوری میں خواتین سے زیادتی اوراغوا برائے تاوان کے 75 واقعات ہوئے، اسلام آباد میں جنوری میں اغوا برائے تاوان کی 2 وارداتیں ہوئیں، جنوری میں اسلام آباد میں 90 گاڑیاں اور 325 موٹرسائیکلیں چوری ہوئیں، رواں سال کے پہلے ماہ میں اسلام آباد میں ڈکیتی کے 195 واقعات ہوئے۔ کرائم ڈیٹا کے مطابق اسلام آباد میں جنوری میں اسنیچنگ کے 90 واقعات پیش آئے، رواں سال کے پہلے ماہ میں اسلام آباد میں چوری اور نقب زنی کے 220 واقعات رپورٹ ہوئے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
جھنگ میں 1263 میگاواٹ کے پنجاب پاور پلانٹ میں کام کرنے والے ایچ ایس ای انجینئر عظیم الحق نے کہا ہے کہ سی پیک ایک دنیا کو بدلنے والی راہداری ہے، یہ پڑوسی ممالک بالخصوص چین اور پاکستان کے لیے سفر کو آسان بنائے گا،یہ ایک گلوبلائزڈ دنیا میں اقتصادی علاقائی کاری کی طرف سفر ،پاکستان میں انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے کی کوشش ہے۔ چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق 2022 کے اختتام پر سی پیک کے شاندار پاکستانی عملے کے لیے ایک ایوارڈ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔جھنگ میں 1263 میگاواٹ کے پنجاب پاور پلانٹ میں کام کرنے والے ایچ ایس ای انجینئر عظیم الحق اعزاز پانے والوں میں شامل تھے۔ وہ اس ٹیم کا حصہ ہے جو اس بات کو یقینی بناتی ہے کہ پروجیکٹ کے عملے کی حفاظت اور صحت کے معیارات پورے ہوں۔ چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق عظیم نے گوادر پرو کو بتایا کہ ایچ ایس ای کے پیشہ ور افراد کا بنیادی ہدف یہ یقینی بنانا ہے کہ کوئی زخمی یا حادثات نہ ہوں، اور کارکن محفوظ طریقے سے پہنچیں اور اپنے اہل خانہ کے پاس واپس جائیں۔چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق عظیم نے کہا کہ ایچ ایس ای پروفیشنل کے طور پر کام کرنا اکثر آپ کو مشکل حالات میں ڈالتا ہے۔ کام پر مجھے بہت سے چھوٹے چیلنجوں کا سامنا کرنا پڑا، جیسے کام کے اوقات کے دوران کارکنوں کا غیر معقول رویہ، جس سے نہ صرف ان کی اپنی حفاظت بلکہ ان کے ساتھی کارکنوں کی حفاظت بھی خطرے میں پڑ گئی۔
چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق جھنگ ضلع میں 1263 میگاواٹ پنجاب تھرمل پاور (پرائیویٹ) لمیٹڈ (پی ٹی پی ایل) پاور پلانٹ چین کی سرکاری کمپنی چائنا مشینری انجینئرنگ کارپوریشن (سی ایم ای سی) کے ذریعہ تعمیر کردہ سب سے بڑے سرکاری پاور پلانٹس میں سے ایک ہے اس کمپنی کے پاس سی پیک منصوبے بھی ہیں ۔ توقع ہے کہ منصوبے رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں کمبائنڈ سائیکل آپریشن سے کمرشل آپریشن میں داخل ہو جائے گا اور بجلی کی کمی پر قابو پانے میں مدد کے لیے پوری صلاحیت کے ساتھ قومی گرڈ کو توانائی فراہم کرنے کے لیے تیار ہو گا۔ چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق پراجیکٹ کی تعمیر کے دوران، عظیم کے لیے سب سے مشکل اور ناقابل فراموش لمحات میں سے ایک 12 مئی 2021 کے اوائل میں آیا، جب پروجیکٹ کی مغربی باؤنڈری وال میں آگ بھڑک اٹھی۔ اگرچہ یہ واقعہ رات کے آخری پہر میں پیش آیا، لیکن عظیم نے فوری جواب دیا۔ ایک بار جب اس نے آگ دیکھی تو وہ چوکنا ہوگیا اور صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے جائے وقوع پر پہنچا اور اپنے مینیجر اور فائر فائٹنگ ٹیم کی مدد سے آگ پر تیزی سے قابو پانے میں کامیاب ہوگیا۔ چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق ہم نے اپنے منصوبے کو ایک تباہ کن واقعے سے بچایا۔ عظیم نے پرسکون انداز میں بتایا ۔ جب عظیم سے رابطہ کیا تو وہ چھٹی پر تھا کیونکہ اس کے گھر ایک بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔ ''اس کام سے حاصل ہونے والی آمدنی میرے خاندانوں کے لیے آرام دہ زندگی فراہم کرتی ہے۔
اگرچہ خاندان اور میری نوزائیدہ بیٹی سے دور رہنا مشکل ہے، اس لیے کہ پاور پروجیکٹ کا مقام میرے آبائی شہر سے بہت دور ہے، کمپنی مجھے ہر قسم کے فوائد فراہم کرتی ہے اور مجھے اجازت دیتی ہے۔ ضرورت کے مطابق چھٹیاں لیں۔ چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق عظیم نے کہا کہ سی پیک ایک دنیا کو بدلنے والی راہداری ہے جو پڑوسی ممالک بالخصوص چین اور پاکستان کے لیے سفر کو آسان بنائے گا۔ یہ ایک گلوبلائزڈ دنیا میں اقتصادی علاقائی کاری کی طرف سفر ہے، اور پاکستان میں انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے کی کوشش ہے۔ اپنے لیے، اس پروجیکٹ پر کام کرتے ہوئے میں نے جو تجربہ اور مہارت حاصل کی، اس نے مجھے اپنے کیریئر میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے میں مدد کی۔ اس پروجیکٹ پر میں نے جو مہارت حاصل کی ہے وہ یقینی طور پر میری مستقبل کی ترقی میں مدد کرے گی اور نئے مواقع کی تلاش میں سہولت فراہم کرے گی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کے این اے 62 راولپنڈی سے کاغذات نامزدگی منظور کر لئے گئے۔ شیخ راشد شفیق کی جانب سے شیخ رشید کے کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے تھے، ریٹرننگ افسر نوشین اسرار نے شیخ رشید کے کاغذات نامزدگی منظور کیے۔ سربراہ عوامی مسلم لیگ کو جیل حکام نے سکیورٹی وجوہات کی بنا پر ریٹرنگ افسر کے سامنے پیش نہیں کیا گیا، جب کہ شیخ رشید کی جانب سے نمائندہ سکروٹنی کے عمل میں شریک ہوا۔ ریٹرننگ افسر نے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کو سکروٹنی عمل میں شامل ہونے کیلئے طلب کیا تھا، جیل حکام نے انہیں پیش نہیں کیا تاہم ان کے کاغذات نامزدگی منظور کر لئے گئے، کسی مخالف امیدوار یا شہری نے کاغذات نامزدگی کو چیلنج نہیں کیا۔ بتایا گیا ہے کہ جیل حکام نے شیخ رشید کی عدم پیشی سے متعلق ریٹرننگ آفیسر کو آگاہ کر دیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
آٹے کی اسمگلنگ، ذخیرہ اندوزی اور مصنوعی مہنگائی کرنے والوں کو قید اور ان پر جرمانے عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ نگران وزیراعلی محسن نقوی کی زیرصدارت کابینہ اجلاس ہوا، جس میں نئے قانون کی منظوری دی گئی اور فیصلہ کیا گیا کہ آٹے کی اسمگلنگ، ذخیرہ اندوزی اور مصنوعی مہنگائی کرنے والوں کو قید اور ان پر جرمانے عائد کئے جائیں گے۔ اجلاس میں پنجاب میں آٹا لازمی انسانی ضرورت قرار دے کر نیا قانون منظور کر لیا گیا، اور چینی، گندم، چاول، گھی اورکوکنگ آئل کے ساتھ آٹا بھی لازمی اشیا ضرورت کی فہرست میں شامل کر لیا گیا ہے۔ نئے قانونی دستاویزات کے مطابق آٹے کی اسمگلنگ، ذخیرہ اندوزی اور مصنوعی مہنگائی پر 3 سال تک قید اور 10 لاکھ روپے تک جرمانہ ہوگا۔ قانون کے مطابق فلور ملز مالکان کو آٹے کی پروڈکشن، فروخت اور اسٹاکس کا حساب دینا ہوگا، اور آٹے کی ذخیرہ اندوزی کے لئے استعمال ہونے والے گودام کا مالک اور مینجر بھی مجرم قرار پائیں گے۔ پنجاب حکومت کے مطابق صرف لاہورمیں گندم پرمارکیٹ ریٹ کے مقابلیمیں روزانہ 29 کروڑ روپے کی سبسڈی دی جارہی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
پنجاب میں کاونٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ(سی ٹی ڈی) نے مختلف اضلاع میں انٹیلی جنس بنیاد پر آپریشن کرتے ہوئے کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے 9 دہشت گرد گرفتار کرلیے۔ ترجمان سی ٹی ڈی پنجاب کے مطابق گرفتار دہشت گردوں میں عفان، کاشف ، جواد سعید، ثاقب الیاس، سبز علی، داد شاہ اور احمد جان شامل ہیں، دہشت گردوں کے خلاف 10 مقدمات درج ہیں جن کی تفتیش جاری ہے۔ ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران خودکش جیکٹ، دھماکا خیز مواد، دستی بم، ڈیٹونیٹر ، اسلحہ، ریموٹ کنٹرول ڈیوائس اور حساس مواد پر مشتمل کتابیں برآمد کرلی گئیں۔ ترجمان کے مطابق دہشت گردوں کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی اور داعش کے مختلف گروپوں سے ہے، دہشت گردوں کی شناخت 26 مشتبہ افراد سے تفتیش کے دوران ہوئی۔ ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ رواں ہفتے 564 کومبنگ آپریشنز میں 93 مشتبہ افراد گرفتار کیے گئے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 256 میں ضمنی الیکشن کے لیے متحدہ قومی موومنٹ(ایم کیو ایم) پاکستان کے امیدوار مصطفی کمال کیکاغذات نامزدگی منظور کرلیے گئے۔ ان کے علاوہ این اے 256 میں تحریک لبیک پاکستان(ٹی ایل پی)کے امیدوار عماد الدین کے کاغذات نامزدگی بھی منظور کرلیے گئے۔ دوسری جانب این اے 247 میں ضمنی الیکشن کے لیے تحریک انصاف کے آفتاب صدیقی کے کاغذات نامزدگی بھی منظور کرلیے گئے۔ خیال رہے کہ یہ تمام نشستیں تحریک انصاف کے ممبران قومی اسمبلی کی جانب سے استعفوں کے بعد خالی ہوئی ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
سربراہ پاکستان عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد کے بھتیجے شیخ راشد شفیق نے کہا کہ شیخ رشید پر وفاداریاں تبدیل کرنے کیلئے دبا ڈالا جا رہا ہے، ان کے کاغذات نامزدگی منظور کر لئے گئے۔ راولپنڈی کچہری میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ راشد شفیق کا کہنا تھا کہ مری سے واپسی پر شیخ رشید کو کسی سے ملوانے باہر لے جایا گیا تاہم انہوں نے کہا کہ رات کے اندھیرے میں کسی سے نہیں ملوں گا، واضح طور پر کہہ دیا عمران خان کے ساتھ کھڑا رہوں گا۔ انہوں نے کہا کہ شیخ رشید کو عدالت پیش کرنے کے مجسٹریٹ کے آرڈرز جیل سپرنٹنڈنٹ نے ماننے سے انکار کر دیا، مری کے مجسٹریٹ نے آرڈ ر میں کہا شیخ رشید کو پیش کریں مگر جیل سپرنٹنڈنٹ نے آرڈر ماننے کی بجائے کہا کہ آر او سے آرڈر لے کر آئیں۔ شیخ راشد کا کہنا تھا کہ آر او صاحبہ نے شیخ رشید کے کاغذات نامزدگی منظور کر لئے ہیں، حکمرانوں کے احکامات پر شیخ رشید کے ایک ہزار سے زائد بینرز ہٹائے جا رہے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
وزیر ریلوے سعد رفیق نے کہا کہ والٹن میں تاریخی یادگار کا خواب غلام حیدرو ائیں نے دیکھا تھا، مسلم لیگ ن کے ہر دور میں ترقیاتی منصوبوں پر کام ہوا، 24ارب کی لاگت سے منصوبہ شروع ہوگا، سرکارکا ایک پیسا نہیں لگے گا۔ ، وزیراعظم نے فیصلہ کیا کہ باب پاکستان کی یادگار کے لیے درآمدی ماربل نہیں لگے گا، وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ آج 2023 میں ہم باب پاکستان کی تاریخی جگہ کھڑے ہیں، یہ وہی مقام ہے جہاں ہزاروں کی تعداد میں مہاجرین ہجرت کر کے آئے تھے، والٹن میں تاریخی یادگار کا خواب غلام حیدر وائیں نے دیکھا تھا، مسلم لیگ(ن)کے ہر دور میں باب پاکستان کے منصوبے پر کام ہوا، منصوبے پر سرکاری خزانے کا استعمال نہیں کیا جائے گا۔ شہباز شریف کے دور میں یہاں پارکس، روڈز اور دیگر منصوبے بنے، جو ادارے میرے ذمے ہیں ان کے تعاون کے بغیر یہ پروجیکٹ ممکن نہیں تھا، یہ سب کی مشترکہ کاوش ہے، وفاقی گورنمنٹ اور وفاق کے تمام اداروں کا شکریہ ادا کرتا ہوں، ایسے منصوبے ملک کے تمام بڑے شہروں میں بننے چاہئیں، ایسے منصوبوں کے لئے پرائیویٹ پبلک پارٹنرز کی بہت اہمیت ہے، باب پاکستان 24 ارب روپے کی لاگت کا منصوبہ ہے ،اس منصوبے میں سپورٹس کی سہولیات بھی ہوں گی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دعا ہے کہ دشمن بھی نیب کے عقوبت خانے میں نہ جائے، نیب نے چن چن کر بیگناہ لوگوں پرکیسز بنائے ہیں، اربوں کھربوں کے منصوبے دفن ہوچکے لیکن کسی نے کارروائی نہیں کی، یہ دوہرا معیار نہیں ہونا چاہیے، اس منصوبے میں بھی اربوں کا غبن ہوچکا ہے، کیا نیب نے کسی کو طلب کیا؟، ہزاروں مہاجرین نے باب پاکستان کے مقام پر قیام کیا تھا، باب پاکستان کا منصوبہ دنیا کو پاکستان کے قیام کی تاریخ بتائے گا، 1991میں نواز شریف نے باب پاکستان منصوبے پرکام شروع کیا تھا۔ ہفتہ کو لاہور میں باب پاکستان کی تعمیر اور والٹن روڈ کے توسیعی منصوبے کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج ہم اس تاریخی مقام پر اکھٹے ہوئے ہیں، یہ والٹن کا وہ مقام ہے جہاں ہزاروں مہاجرین نے قیام کیا اور یہاں کے لوگوں نے انصار مدینہ کی یاد تازہ کرتے ہوئے انہیں گلے سے لگایا، یہ مثالیں قیامت تک یاد رکھی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ 2008 میں سابق جنرل پرویز مشرف کی خواہش پر حکومت پنجاب نے اس منصوبے کا کنٹریکٹ ایوارڈ کردیا تھا، اس مقام کو ہمیں پوری دنیا کے لیے ایک تاریخی مقام بنانا تھا جہاں پاکستان کے چاروں کونوں سے طلبہ آتے اور پاکستان کی تاریخ سے آگاہ ہوتے
وزیراعظم نے کہا کہ اس منصوبے پر متعدد بار زور و شور سے کام شروع ہوا لیکن بہت بیرحمی سے اس منصوبے کو موخر کیا گیا اور پاکستان کے اربوں روپے غبن ہوچکے، یہ انتہائی تکلیف دہ بات ہے کہ آج میں یہاں آٹھویں دسویں دورے پر آیا ہوں لیکن کھنڈرات کے کھنڈرات وہیں پر ہیں، آئی ایم ایف کا جائزہ پایہ تکمیل تک پہنچنے کے بعد میں اس حوالے سے تفصیل سے بات کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ میری ہمیشہ کے لیے دعا ہے کہ نیب کے عقوبت خانے میں کبھی کوئی نہ جائے کیونکہ گزشتہ ادوار میں وہاں ناانصافی روا رکھی گئی اور انصاف کا قتل عام ہوا۔ وزیراعظم نے کہا کہ دشمن بھی نیب کے عقوبت خانے میں نہ جائے لیکن سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ بیگناہ لوگوں کو چن چن کر نیب کے عقوبت خانے بھجوایا گیا لیکن اس منصوبے پر اربوں روپے کا غبن ہوگیا تو کیا نیب نے ان لوگوں کو بلا کر پوچھا؟ انہوں نے کہا کہ یہ وہ دہرے معیار ہیں جس نے پاکستان کو تباہی کے اس دہانے پر پہنچا دیا، اس منصوبے کا احتساب نہ ہونے کی وجوہات کی تفصیلات میں نہیں جانا چاہتا، جس کی لاٹھی اس کی بھینس کے نظام کو دفن کرنے تک پاکستان خوشحال نہیں ہوسکتا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
آکسفورڈ یونیورسٹی پریس کے زیر اہتمام کراچی لٹریچر فیسٹیول کا انعقاد 17 سے 19 فروری تک کیا جائے گا جس میں پینل ڈسکشن ، کتاب رونمائی اور تصویری نمائش سمیت دیگر ادبی سرگرمیاں شامل ہیں ۔ تین روزہ کراچی لٹریچر فیسٹیول کراچی کے مقامی ہوٹل میں سجایا جائے گا اوراس سال فیسٹیول کا موضوع " عوام ، کرہ ارض اور امکانات " ہے جس کا مقصد پاکستان کو درپیش موجودہ اقتصادی اور جغرافیائی سیاسی چیلنجز سمیت پاکستان میں تباہ کن سیلاب اور ترکی اور شام میں حالیہ زلزلوں کے نتیجے میں آنے والے موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات پر توجہ مرکوز کرنا ہے۔ 14 ویں کراچی لٹریچر فیسٹیول میں 200 سے زائد مقررین ہوں گے جن میں پاکستان، برطانیہ، امریکہ، کینیڈا، آسٹریلیا، جنوبی افریقہ، جرمنی اور فرانس کے 10 بین الاقوامی مقررین شامل ہیں۔ فیسیٹیول میں 60 سے زائد سیشنز ہوں گے جن میں اردو اور انگریزی کی 24 کتابوں کی رونمائی بھی شامل ہے، تمام سیشنز آکسفورڈ یونیورسٹی کے سوشل میڈیا چینلز پر پوری دنیا میں براہ راست نشر کیے جائیں گے۔
رواں برس پہلی بار دو بکر انعام یافتہ مصنفین، ڈیمن گالگٹ(2021) اور شیہان کروناتیلاکا (2022) بھی شامل ہوں گے ، افتتاحی تقریب میں پاکستانی مصنفین کے لیے کل 7 ادبی ایوارڈز کا اعلان کیا جائے گا ، یہ انعامات اردو نثر اور شاعری اور انگریزی فکشن میں ہونیوالے نمایاں کام کو تسلیم کریں گے۔ آرٹس کونسل میں فیسٹیول کے انعقاد کے حوالے سے پریس کانفرنس منعقد کی گئی جس میں مینیجنگ ڈائریکٹر آکسفورڈ یونیورسٹی پریس علی ارشد ، مجاہد بریلوی، ماہر معاشیات قیصر بنگالی اور سابق وزیر خزانہ شبر زیدی سمیت دیگر شخصیات نے شرکت کی۔ مینیجنگ ڈائریکٹر آکسفورڈ یونیورسٹی پریس علی ارشد نے کہا کہ آج کل پاکستان کو مختلف چیلنجز درپیش ہیں، ہم نے بہت سے مسائل دیکھ لیے ہیں جو پاکستان کی آبادی کو متاثر کررہے ہیں، ہمارا عنوان عوام ، کرہ ارض اور امکانات ہے، سیشنز کے ذریعے مسائل کے حل پر بات کی جائے گی، ترکی سمیت دنیا بھر میں موسمیاتی تبدیلی سے ہونے والے مسائل پر بات کریں گے۔ مجاہد بریلوی نے کہا کہ ہمارے یہاں بدقسمتی سے شخصیات ادارے بناتی ہیں، یہ میلہ چودہ سال مکمل کرچکا ہے، تربت اور لاہور سمیت اب دیگر شہروں میں بھی ادبی میلے کو فروع دیا جارہا ہے، کراچی کے شہریوں کو فیسٹیول کا انتظار رہتا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
ملک بھر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح میں اضافہ، 8 مریضوں کی حالت تشویشناک۔قومی ادارہ صحت ( این آئی ایچ )کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 784 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 30 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔ اس طرح 24 گھنٹوں میں کئے گئے مثبت کورونا ٹیسٹ کی شرح 0.63 فیصد رہی ہے، مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے کوئی بھی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 08 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
رہنما پاکستان تحریک انصاف مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ عدالتی فیصلے سے امپورٹڈ ٹولے کے انتخابات سے فرار ہونے کے تمام راستے بند ہوگئے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مسرت جمشید چیمہ کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم ٹولے نے فیصلے کو خوشدلی سے قبول کیا ہوتا تو ان کے گھروں میں صف ماتم نہ بچھی ہوتی، سوال ہے کرپشن مارکہ اتحاد انتخابی میدان میں اترنے سے کیوں خوفزدہ ہے؟۔ انہوں نے کہا کہ الٹے بھی لٹک جائیں آپ کو عوام کی عدالت میں ہر صورت پیش ہونا پڑے گا. آپ نے تو نو ماہ میں دودھ اور شہد کی نہریں بہا دی ہیں، پھر عوام میں جانے سے کیوں خوفزدہ ہیں؟۔ رہنما پی ٹی آئی کا مزید کہنا تھا کہ ملک معاشی طور پر وینٹی لیٹر پر ہے یہ وارداتیے اس کے باوجود کرپشن کی واردات سے باز نہیں آئے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ صوبے میں سیاحت کے فروغ کیلئے کوریا کے تجربے سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں۔ نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی سے کوریا کے سفیر سووسنگپیو نے ملاقات کی ، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، تجارتی تعلقات میں اضافے، سیاحت، ثقافت اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ نگران وزیراعلی نے کورین سفیر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور کوریا کے درمیان بہترین دوستانہ اور معاشی روابط موجود ہیں، دوطرفہ وفود کے زیادہ تبادلوں سے باہمی تعلقات کو مزید فروغ دیا جا سکتا ہے۔ نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے مزید کہا کہ ثقافت اورسیاحت کے شعبوں میں تعاون کے بہت مواقع موجود ہیں، ٹیکسلا اور ہڑپہ جیسے مقامات کوریا سے ٹورسٹ کو اپنی طرف متوجہ کرسکتے ہیں۔ اس موقع پر کورین سفیر کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک مہمان نواز ملک ہے، پاکستان کے ساتھ تعلقات کومزید فروغ دینے کے خواہاں ہیں ، اس موقع پر صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عامر میر بھی موجود تھے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
ڈیرہ غازی خان میں کار اور ٹرالر کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں کار میں سوار 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ ڈی جی خان انڈس ہائی وے پر پیش آیا جبکہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے تمام افراد ایک ہی خاندان سے تھے اور ان کا تعلق دری ڈھولے والے سے ہے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ حادثے کے بعد ٹرالر ڈرائیور فرار ہو گیا ہے جبکہ پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی