اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیوگوتریس نے کہا ہے کہ صحافیوں کے خلاف غلط معلومات، نفرت انگیز تقریر اور صحافیوں پر حملے دنیا بھر میں آزادی صحافت کے لیے خطرہ ہیں۔ 1993 میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی قرارداد کے مطابق ہر سال 3 مئی کو منائے جانے والے عالمی یوم آزادی صحافت پر سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کاکہنا تھا کہ آزادی صحافت جمہوریت اور انصاف کی بنیاد ہے، صحافت ہم سب کو حقائق فراہم کرتی ہے لیکن دنیا کے ہر کونے میں آزادی صحافت پر حملہ ہو رہا ہے۔ سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کیاس پیغام کی ایک وڈیو جنرل اسمبلی ہال میں عالمی یوم صحافت کی 30ویں سالگرہ کی مناسبت سے منعقدہ تقریب کے دوران چلائی گئی جس میں دنیا بھر سے ممتاز صحافی اور میڈیا اور انسانی حقوق کی تنظیموں کے سربراہان اس تقریب میں شرکت کر رہے ہیں۔ افتتاحی کلمات میں اقوام متحدہ کی ثقافتی ایجنسی یونیسکو کے ڈائریکٹر جنرل آڈری ازولے نے کہا کہ 2022 صحافت کے لئے سب سے مہلک سال تھا، گزشتہ سال 86 صحافی مارے گئے جن میں زیادہ تر جنگی علاقوں سے باہر تھیجن میں سے اکثر اپنے خاندان کے ساتھ تھے ۔ انہوں نیمزید کہا کہ سینکڑوں صحافیوں پر خطرناک حملے کیے گئے یا انہیں قید کیا گیا ، ان حالات کے پیش نظر صحافیوں کی حفاظت صرف صحافیوں یا بین الاقوامی تنظیموں کا معاملہ نہیں ہے بلکہ یہ پورے معاشرے کا معاملہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ سائبر اسپیس میں صحافیوں پر بھی حملے ہو رہے ہیں ، 2021 کی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ چار میں سے تین خواتین صحافی آن لائن ہراساں کیے جانے کا شکار ہوئی ہیں، جس سے یونیسکو کو ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے لیے تحفظات کو بڑھانے کے لیے سفارشات جاری کرنے پر مجبور کیا۔ جنرل آڈری ازولے نے توجہ دلائی کہ یہ چیلنجز عین اس وقت درپیش ہیں جب صحافیوں کی پہلے سے کہیں زیادہ ضرورت ہے کیونکہ ڈیجیٹل دور کی آمد نے معلومات کا پورا منظر نامہ تبدیل کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ انٹرنیٹ نے معلومات اور اظہار کے لیے نئے راستے کھولے ہیں لیکن وہیں اس کو غلط معلومات اور سازشی نظریات کیلیے بھی استعمال کیا جارہاہے، ہم اس وقت ایک دوراہے پر کھڑے ہیں کیونکہ ہمارا موجودہ راستہ ہمیں باخبر عوامی مباحثوں سے دور لے جا رہا ہے۔ انہوں نے اس بات کو یقینی بنانے کے لیے زیادہ سے زیادہ اقدامات کرنے پر زور دیا کہ معلومات عوام کی بھلائی میں ہونی چاہیے ، یونیسکو ڈیجیٹل دور میں میڈیا اور معلومات کی خواندگی میں تعلیمی پالیسیاں تیار کرنے کے لیے تقریبا 20 ممالک کی مدد کر رہا ہے۔ واضح رہے کہ آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں آزادی صحافت کا عالمی دن منایا جارہا ہے ، یہ دن منانے کا مقصد پیشہ وارانہ فرائض کی بجا آوری کے دوران صحافیوں اور صحافتی اداروں کو درپیش مشکلات، مسائل، دھمکی آمیز رویوں اور زندگیوں کو درپیش خطرات کے متعلق قوم اور دنیا کو آگاہ کرنا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
روس نے گزشتہ 48 گھنٹوں میں یوکرین کے 3 جنگی طیارے مار گرائے ہیں جبکہ اس نے یوکرین پربڑے پیمانے پر میزائل حملے جاری رکھے ہوئے ہیں۔ روس کی وزارتِ دفاع کے ترجمان یوکرین کے دو مِگ 29 لڑاکا طیاروں کو عوامی جمہوریہ دونیتسک میں اولیانفکا اورخرسن ریجن میں میرولیفبوکا کے قریب مارگرایا گیا جبکہ تیسرا طیارہ خرسن ریجن میں تباہ کیا گیا۔ ترجمان کاکہنا ہے کہ روسی افواج نے گذشتہ روز یوکرین کے متعدد علاقوں میں درجنوں فوجیوں، ہتھیاروں اور سازوسامان کو ذخیرہ کرنے والے فوجی مقامات اور گولہ بارود کے ڈپوکو نشانہ بنایا اور تباہ کردیا ہے۔ روس کی جانب سے یہ اعلان ماسکو کے اس بیان کے ایک روز بعد سامنے آیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ اس نے یوکرین میں فوجی ٹھکانوں جیسے گولہ بارود کی فیکٹریوں اور ہتھیاروں کے ڈپوکو نشانہ بنانے کے لیے رات گئے میزائل حملے کیے ہیں۔ یوکرین نے روس کی جانب سے طیارے تباہ کرنے کے دعوی سے متعلق کوئی وضاحت نہیں دی گئی ۔ دوسری جانب یوکرین نے دعوی کیا ہے کہ اس نے یوکرین کے مشرقی شہر باخموت میں شدید لڑائی کے بعد روسی فوج کے دستوں کو پیچھے دھکیل دیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے طالبان حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان میں خواتین کے حقوق سلب ہونے پر فکر مند ہیں۔ دوحہ میں افغانستان کی صورت حال پر ہونے والے 20 سے زائد ممالک کے عالمی اجلاس کے بعد پریس کانفرنس میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرس نے مطالبہ کیا کہ طالبان پر دباو بڑھانے کے لیے عالمی برادری کو مذاکرات کے نئے راستے چننا ہوں گے۔ جنرل سیکرٹری یو این انتونیو گوتیرس نے بتایا کہ طالبان حکومت کی جانب سے این جی اوز میں کام کرنے والی خواتین پر پابندی کے بعد عالمی برادری افغانستان سے متعلق اپنی پالیسیوں کو تبدیل کرنے پر غور کر رہی ہے۔ خیال رہے کہ طالبان کی جانب سے امدادی تنظیموں میں کام کرنے والی خواتین پر پابندی کے بعد اقوام متحدہ بھی افغانستان میں اپنی امدادی سرگرمیوں کو جاری رکھنے یا بند کرنے کا جائزہ لے رہا ہے۔ انتونیو گوتریس نے پریس کانفرس میں مزید کہا کہ گزشتہ دو دہائیوں کے دوران ہم افغانستان میں رہے اور ہم نے ڈیلیور کیا اور اب بھی ہم اپنا کام جاری رکھنے کے لیے ضروری شرائط تلاش کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ یو این کے جنرل سیکرٹری نے کہا کہ اپنے مقاصد کو حاصل کرنے تک ہم افغان عوام کو دی جانے والی امدادی سرگرمیوں سے منقطع نہیں ہو سکتے اور بہت سے ممالک نے ان سرگرمیوں کو مزید موثر بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
عالمی سطح پر خوراک کے بحران کے باعث 2022 میں 25 کروڑ سے زائد افراد کو بھوک کا سامنا ہوا،جن خطوں میں صورتحال زیادہ خراب ہوئی ان میں کانگو، افغانستان، یمن، شام، سوڈان ،ئیجریا اور پاکستان شامل ہیں ۔یہ بات اقوام متحدہ کے ادارے فوڈ اینڈ ایگریکلچرل آرگنائزیشن (ایف اے او ) کی جانب سے جاری رپورٹ میں بتائی گئی۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ یوکرین میں جاری جنگ کے باعث عالمی سطح پر خوراک کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جبکہ کووڈ 19 کی وبا اور موسمیاتی تبدیلیوں نے بھی خوراک کے بحران میں کردار ادا کیا۔ عالمی ادارے نے بتایا کہ مسلسل چوتھے سال خوراک کے بحران کے شکار افراد کی تعداد میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ خوراک کے بحران پر مرتب کی گئی اس رپورٹ میں بتایا گیا کہ یہ بحران مسلسل بڑھ رہا ہے۔ صرف 2022 میں 58 ممالک کے کم از کم 25 کروڑ 80 لاکھ افراد کو خوراک کی عدم دستیابی کا سامنا ہوا اور یہ بحران اتنا سنگین ہے جس سے لوگوں کے روزگار اور زندگیوں کو خطرات لاحق ہوگئے۔
2021 میں خوراک کی کمی کا سامنا کرنے والے افراد کی تعداد 19 کروڑ 30 لاکھ تھی۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ 5 سال سے کم عمر ساڑھے 3 کروڑ سے زائد بچوں کو خوراک کی کمی کا سامنا ہوا۔ ایف اے او کے ڈائریکٹر Rein Paulsen نے بتایا کہ خوراک کی کمی کے شکار افراد کی تعداد سے تشویشناک صورتحال سامنے آتی ہے، مسلسل چوتھے سال اس طرح کے اعداد و شمار سامنے آئے اور صورتحال بدتر ہو رہی ہے۔ جن خطوں میں صورتحال زیادہ خراب ہوئی ان میں کانگو، افغانستان، یمن، شام، سوڈان کے ساتھ ساتھ ترقی پذیر ممالک جیسے نائیجریا اور پاکستان بھی شامل ہیں۔ عالمی ادارے کے تخمینے کے مطابق موسمیاتی اثرات سے 12 ممالک میں خوراک کا بحران پیدا ہوا، مثال کے طور پر پاکستان میں گزشتہ سال شدید سیلابی صورتحال سے 3 کروڑ 30 لاکھ افراد متاثر ہوئے۔ ایف اے او نے حکومتوں پر زور دیا کہ وہ خوراک کے بحران کی وجوہات کی روک تھام کے لیے فوری اقدامات کریں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
بیلاروس کی ٹینس سٹار اور ایونٹ کی سیکنڈ سیڈڈ آرینا سبلینکااور یونانی ٹینس کھلاڑی ماریا سکاری میڈرڈ اوپن ٹینس ویمنز سنگلز سیمی فائنل رانڈ میں پہنچ گئیں۔ ڈبلیو ٹی اے کے زیر اہتمام میڈرڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے ، 24 سالہ بیلاروسی ٹینس کھلاڑی آرینا سبلینکا نے خواتین کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مصری حریف کھلاڑی مایار شریف کو 6-2، 2-6 اور 1-6 سے شکست دے کر ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ ایک اور میچ میں یونانی ٹینس کھلاڑی ماریا سکاری نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے رومانین حریف کھلاڑی اریناکیمیلیا بیگو کو 7-6(7-3)، 4-6 اور 2-6سے ہرا کر ٹاپ فور رانڈ کے لئے کوالیفائی کیا۔ خواتین کے سنگلز مقابلوں کے سیمی فائنل رائونڈ میں آرینا سبلینکااور ماریا سکاری ایک دوسرے کے خلاف فائنل کے لئے نبرد آزما ہوں گی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
انگلش پریمیئر لیگ میں آرسنل نے چیلسی کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے ہرا کر ٹیبل پر دوبارہ پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔ ایمرٹس سٹیڈیم ، لندن میں کھیلے گئے میچ میں آرسنل کی ٹیم میچ کے آغاز سے ہی چیلسی کی ٹیم پر سبقت لے گئی ، مارٹن اوڈیگارڈ نے 18 ویں منٹ میں ایک گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلائی ۔ مارٹن اوڈیگارڈ نے دوسرا گول میچ کے 31 ویں منٹ پر سکور کیا جس کے ٹھیک تین منٹ بعد گبریئل جیزز نے 34 ویں منٹ میں ایک گول کر کے مقابلہ 0-3 کر دیا ، میچ کے ہاف پر آرسنل کو چیلسی کے خلاف 0-3 گول کی برتری تھی۔ چیلسی کی طرف سے واحد گول نونی مادوکے نے میچ کے 65 ویں منٹ میں سکور کیا اور مقابلہ 1-3 کر دیا جو کھیل کے آخر تک برقرار رہا۔ اس فتح کے بعد آرسنل کی ٹیم نے ای پی ایل کے پوائنٹس ٹیبل پر ایک مرتبہ پھر پہلی پوزیشن حاصل کر لی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
سعودی عرب میں سیر سپاٹے لائنل میسی کو مہنگے پڑگئے۔فرنچ کلب پیرس سینٹ جرمین نے لائنل میسی کو معطل کردیا۔ بغیراجازت سعودی عرب میں چھٹیاں کیوں منائیں ؟فرانسیسی کلب پیرس سینٹ جرمین نے اسٹار فٹبالر کو دو ہفتوں کیلئے معطل کردیا۔اس دوران میسی کلب کے کسی کھلاڑی کے ساتھ پریکٹس نہیں کرسکتے۔ غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق میسی کا پی ایس جی کے ساتھ مستقبل بھی خطرے میں پڑگیا ہے۔30 اپریل کو ہونے والے میچ میں Lorient کے ہاتھوں شکست کے بعد میسی پریکٹس کی بجائے چھٹیاں منانے سعودی عرب چلے گئے۔ سعودی وزیر سیاحت احمد الخطیب نے میسی اور ان کے اہل خانہ کی سعودی عرب میں چھٹیاں مناتے ہوئیتصویریں ٹوئٹر پر اپ لوڈ بھی کیں تھیں۔ لائنل میسی کی دو ہفتوں کی معطلی 21 مئی کو ختم ہوگی۔اورجون میں ان کا فرانسیسی کلب کے ساتھ دو سالہ معاہدہ رواں سال ختم ہوجائے گا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
بھارت کے سابق کرکٹر اور کمنٹیٹر سنیل گواسکر نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل ) میں لکھن سپر جائنٹس کے گوتم گمبھیر اور رائل چیلنجر بنگلور کے کھلاڑی ویرات کوہلی پر کچھ میچز کی پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کردیا۔ اسٹار اسپورٹس سے گفتگو میں سنیل گواسکر نے اس معاملے پر کہا کہ میں نے اسٹیڈیم میں یہ صورتحال لائیو نہیں دیکھی، سوشل میڈیا پر ویڈیوز میں دیکھا اس لیے مجھے اصل معاملے کا علم نہیں۔ سنیل گواسکر کا کہنا تھا کہ اس میچ کے دوران دو تجربہ کار افراد نے جس طرح سے رویہ اختیار کیا وہ باعث شرم تھا، مجھے نہیں معلوم غلطی کس کی تھی لیکن میچ فیس کے 100 فیصد جرمانے سے بڑھ کر سزا سنانی چاہیے تھی۔ انہوں نے بھارتی کرکٹ بورڈ سے مطالبہ کیا کہ دونوں پر پابندی عائد کردینی چاہیے، انہیں کچھ میچز کے لیے معطل کرنا چاہیے تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات دوبارہ نہ ہوں، جب دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں پر پابندی ہوگی تو انہیں نقصان پہنچے گا اور اندازہ ہوگا۔ اس کے علاوہ سابق کرکٹر نے ہربھجن سنگھ اور سری سانتھ کے واقعے کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ سابق کرکٹرز کو آئی پی ایل کے پورے سیزن سے باہر کردیا تھا جس کے بعد ایسا ناخوشگوار واقعہ 10 سالوں تک نہیں ہوا، ہمیں اس بار بھی سخت ایکشن لینے کی ضرورت ہے۔ یاد رہے کہ میچ آفیشلز کی جانب سے ویرات کوہلی اور گوتم گمبھیر پر میچ فیس کا 100 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے جو آئی پی ایل کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد کیا گیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
بھارتی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد شامی کی اہلیہ ہاسن جہاں نے اپنے شوہرکی گرفتاری کیلیے سپریم کورٹ سیرجوع کرلیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق محمدشامی کی اہلیہ نیکلکتہ ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے۔ محمد شامی کی اہلیہ نے وارنٹ گرفتاری کے خلاف حکم امتناع ختم کرنیکی درخواست دی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق محمد شامی کی اہلیہ نے اپنے شوہر پر جہیز مانگنیاورخواتین کے ساتھ تعلقات کیالزامات لگائے ہیں۔ درخواست میں محمد شامی کی اہلیہ نے مقف اپنایا ہے کہ محمد شامی بی سی سی آئی ٹور کے دوران آج تک خواتین کے ساتھ ناجائز اور جنسی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔ بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ کرکٹر محمد شامی اور ان کی اہلیہ کے درمیان 2019 سے کیس چل رہا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف سے ایشین انڈر۔14 ٹینس ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی دکھانے والی قومی جونیرٹینس ٹیم کی ملاقات ، راجہ پرویز اشرف نے نوجوان کھلاڑیوں کو ملک کا نام روشن کرنے کیلے ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کی پیشکش کرتے ہوے کہا ہے کہ سپورٹس کی دنیا میں پاکستان کا نام روشن کرنے والے نوجوان کھلاڑی ہمارا فخر ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی سے قومی انڈر۔ 14 ٹینس ٹیم کے کھلاڑیوں امیر محمد خان مزاری ، ابوبکر طلحہ ، حمزہ رومان اور ہیرا عاشق نے وفاقی وزیر بین الصوبای رابطہ احسان الرحمن مزاری کے ہمراہ ملاقات کی ۔ راجہ پرویز اشرف نے ملاقات میں شاندار کارکردگی دکھانے پر نوجوان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزای کرتے ہوے 27سال کے بعد آی ٹی ایف ورلڈ گروپ میں کوالیفای کرنے پر قومی جونیر کھلاڑیوں کو مبارکباد دی اور اس امید کا اظہار کیا کہ وہ کھیلوں کے سفیر بن کر پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کرینگے ۔ راجہ پرویز اشرف نے مزید کہا کہ سپورٹس کی دنیا میں پاکستان کا نام روشن کرنے والے نوجوان کھلاڑی ہمارا فخر ہیں، یہ کھلاڑی قوم کے اصل ہیروز ہیں جنہیں ہر ممکن سہولیات فراہم کی جاے گی۔ راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ پاکستان کو باصلاحیت نوجوانوں سے نوازا گیا ہے جو کھیلوں سمیت زندگی کے تمام شعبوں میں کمال مہارت رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام کھیلوں میں پاکستانی نوجوانوں نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔ ٹینس کو بھی دیگر کھیلوں کے طرح فروغ حاصل ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ٹینس سے نوجوانوں کی بھرپور نشوونما ہوتی ہے۔ انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ ایک دن یہ ٹیم پاکستان کے لیے فخر کا باعث بنے گی اور ملک اور قوم کا نام روشن کرے گی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن نے چار ملکی چیمپین شپ میں شرکت کیلے قومی باسکٹ بال ٹیم کے چناو کیلے 5می سے ٹرالز لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کے ایسوسی ایٹ سیکرٹری اوج ظہور کے مطابق 7می تک پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں جاری رہنے والے تین روزہ ٹرالز میں باسکٹ بال فیڈریشن سے الحاق شدہ ڈویژنز ، صوبوں اور ڈیپارٹمنٹس کے نامزد کردہ ٹاپ پلیرز حصہ لینگے۔ اوج ظہور نے بتایا کہ ٹرالز کے پہلے مرحلے میں پانچ اور چھ می کو ڈویژنل کھلاڑیوں جبکہ دوسرے مرحلے میں 6اور 7 می کو ڈیپارٹمنٹل کھلاڑیوں کے ٹرالز ہونگے ۔ انہوں نے کہا کہ کرنل (ر) شجاعت علی رانا کی سربراہی میں قومی سلیکشن کمیٹی تشکیل دی گی ہے جبکہ ممبران میں محمد ریاض ملک، ڈی ایس پی ملک اعجاز اور مودود جعفری شامل ہیں ۔ قومی سلیکشن کمیٹی کھلاڑیوں کے تین روزہ ٹرالز لینے کے بعد قومی باسکٹ بال ٹیم کے تربیتی کیمپ کیلے کھلاڑیوں کے ناموں کو شارٹ لسٹ کرے گی۔ اوج ظہور کے مطابق پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن نے رواں سال مالدیپ میں منعقد ہونیوالے چار ملکی ٹورنامنٹ میں شرکت کرنا ہے جسکی تیاریوں کیلے قومی ٹیم کا بھرپور ٹریننگ اور کوچنگ پلان مرتب کیا ہے جس کا باقاعدہ اعلان پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل خالد بشیر کرینگے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
سابق ٹیسٹ کرکٹر راشد لطیف نے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو مشورہ دیا ہے کہ اگر کوئی مداخلت کرے تو انہیں چاہیے کہ کپتانی چھوڑ دیں۔ سوشل میڈیا پر دیے گئے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ورلڈکپ 2023 تک بابر اعظم ہی کپتان رہیں گے لیکن میرا بابر کو مشورہ ہے کہ اگر کوئی باہر سے ان کے کام میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کرے تو بہتر ہے کپتانی چھوڑ دیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
شاہد آفریدی نے بیٹنگ آرڈر میں مزید تبدیلیوں کی مخالفت کردی۔ پروگرام گیم سیٹ میچ میں بولے،ورلڈ کپ کا سال ہے اب انہی کھلاڑیوں کو موقع ملنا چاہیے۔ ایشیا کپ کے حوالے سے شاہد آفریدی نے بات کرتے ہوئے کہا کہ بھارت اگر پاکستان نہیں آتا تو پی سی بی کچھ نہیں کرسکتا۔مودی کی حکومت میں ان سے کوئی امید نہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
لندن پولیس نے کہا ہے کہ شاہی محل بکنگھم پیلس کے باہر سے ایک شخص کو ہتھیار رکھنے کے شبے میں گرفتار کیا گیا، جس کے بعد احتیاطی تدابیر کے طور پر ایک کنٹرولڈ دھماکا بھی کیا گیا۔ میٹروپولیٹن پولیس کا کہنا ہے کہ ایک مشتبہ شخص کو بکنگھم پیلس کے باہر سے اس وقت گرفتار کیا گیا جب اس نے شاٹ گن کے کارتوس محل کے احاطے میں پھینکے۔ پولیس فورس کا کہنا ہے کہ مشتبہ شخص کے قبضے سے ایک مشکوک بیگ برآمد ہوا ہے تاہم پولیس کے مطابق اس واقعے کا تعلق دہشت گردی سے نہیں۔ چیف سپرنٹنڈنٹ جوزف میکڈونلڈ نے اپنے بیاک میں کہا ہے کہ حکام نے مشبتہ شخص کو فوری طور پر حراست میں لے لیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق مشتبہ شخص کو شام 6 بجے حراست میں لیا اور دوران تلاشی اس کے پاس سے ایک چاقو بھی برآمد ہوا۔ منگل کی رات دیر گئے علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا تھا اور پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکار موقع پر موجود ہیں اور تحقیقات جاری ہیں۔ حالیہ واقعہ بادشاہ چارلس کی تاج پوشی کی تقریب سے چند روز قبل پیش آیا جو ہفتے کے روز ویسٹ منسٹر ایبے میں ہونے والی ہے۔ توقع ہے کہ درجنوں غیر ملکی، شاہی خاندان، معززین اور سربراہان مملکت اس تقریب میں شرکت کیلئے برطانیہ پہنچیں گے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
سعودی عرب میں بس ڈرائیوروں کے لیے نئے قوانین کا اعلان کردیا گیا،جن میں زیادہ سے زیادہ ڈرائیونگ کے اوقات فی دن 9 گھنٹے مقرر کیے گئے ہیں سعودی عرب نے سڑکوں کی حفاظت کو بڑھانے کے لیے حکام کی کوششوں کے حصے کے طور پر ایک سرکاری فیصلے پر عمل درآمد شروع کردیا ہے جس میں مملکت میں بس ڈرائیوروں کے کام اور آرام کرنے کے اوقات بتائے گئے ہیں۔ سعودی ٹرانسپورٹ جنرل اتھارٹی (TGA) کی طرف سے جاری کردہ فیصلہ میں روزانہ زیادہ سے زیادہ ڈرائیونگ کے اوقات 9 گھنٹے مقرر کیے گئے ہیں،جنہیں ہفتے میں 2 بار مزید ایک گھنٹے تک بڑھایا جا سکتا ہے،ایسے ڈرائیوروں کے لیے ہفتہ وار کام کے اوقات زیادہ سے زیادہ 56 گھنٹے مقرر کیے گئے ہیں اور 14 دنوں میں کام کے کل اجازت شدہ اوقات 90 گھنٹے سے زیادہ نہیں ہونے چاہئیں۔ نافذ کردہ نئے قوانین میں کہا گیا ہے کہ کام کے دوران آرام کا وقت 45 منٹ فی 4.5 ڈرائیونگ گھنٹیاور11 گھنٹے فی 23 گھنٹے مقررکیا گیا ہے جبکہ ہفتہ وارآرام کا وقت زیادہ سے زیادہ 6 کام کے دنوں کے لیے نان اسٹاپ 45 گھنٹے پر رکھا گیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
متحدہ عرب امارات کی ریاست شارجہ نے پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی کردی۔ اماراتی میڈیا کے مطابق شارجہ میں انٹرسٹی بسوں میں سفر کرنے والے مسافروں کے لیے کرایوں میں 3 درہم فی سواری تک کی کمی کی گئی،اس سلسلے میں شارجہ روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی (SRTA) کی طرف سے تمام انٹرسٹی روٹس پر بس کے کرایوں میں کمی کا اعلان کیا گیا۔ بتایا گیا ہیرولا شارجہ سے دبئی میں مال آف ایمریٹس تک بس کا کرایہ 20 درہم سے کم کرکے 17 درہم کردیا گیا،روٹ 112 کے لیے بس ٹکٹ کی قیمت 7 سے کم ہوکر 6 درہم ہوچکی ہے، روٹ 114 بھی 8 درہم سے 6 درہم پر چلا گیا ہیجبکہ روٹ 115 میں مقام اورمنزل کے لحاظ سے 2 اور 3 درہم کے درمیان مختلف رعایتیں دی گئی ہیں، چھوٹے راستوں پر اب 8 کی بجائے 6 درہم کرایہ چارج کیا جاتا ہے اور طویل اسٹاپس اب 30 سے کم ہوکر 27 درہم ہوچکے ہیں۔ فیصلے کی بنیادی وجہ یہ بتائی گئی ہے کہ متحدہ عرب امارات میں ڈیزل کی قیمتوں میں مارچ سے لے کرلگاتارتین ماہ تک کمی ہوئی ہے جہاں ایک لیٹر ڈیزل اب مئی کے مہینے کے لیے صرف 2.91 درہم میں دستیاب ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
عمان میں مستقل رہائش حاصل کرنے کے خواہشمند غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے رہائشی یونٹس کی فروخت شروع کر دی گئی ہے۔ سلطنت عمان کے وژن 2040 کے مطابق غیر ملکی سرمایہ کاروں کی رہائش کے لیے منصوبہ تشکیل دیا گیا ہے جس کو ایک بلین امریکی ڈالر کی لاگت سے تعمیر کیا جائے گا۔ اس منصوبے کو تین مراحل میں پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا جس کے پہلے مرحلے کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ گزشتہ روز عمانی ولایت قریت میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کو مستقل رہائش فراہم کرنے والے حی الساحل پروجیکٹ کے رہائشی یونٹس کی فروخت گرینڈ ملینیم ہوٹل میں ثقافتی ورثہ اور سیاحت کے وزیر ایچ ای سالم بن محمد المروقی کی سرپرستی میں شروع کی گئی جو جامع خدمات اور سہولیات کے ساتھ ایک مربوط سیاحتی منصوبہ ہے۔ پہلے مرحلہ 400 ہاسنگ یونٹس کے ساتھ 45,000 مربع میٹر کے رقبے پر مشتمل ہوگا جس کے لیے 40 ملین عمانی ریال مختص کیے گئے ہیں۔ اس منصوبے میں 220 کمروں پر مشتمل ایک 4 اسٹار ہوٹل، گرین ہاسز کے ساتھ ایک رہائشی تجارتی ضلع، سائیکل کا راستہ، تقریبات کے لیے ہال، ایک ایروبک پارک اور مختلف قسم کے ریسٹورینٹ شامل ہوں گے۔
منصوبے کے دوسرے مرحلے میں 221,000 مربع میٹر کے رقبے پر 1,600 ہاسنگ یونٹس کی ترقی، تقریبا 10,000 مربع میٹر کی ایک بڑی مسجد کے علاوہ 50,000 مربع میٹر پر پھیلے 150 کمروں کے ساتھ ایک تین ستارہ ہوٹل بھی شامل ہوگا۔ جب کہ تیسرے اور آخری مراحل میں اپارٹمنٹس سے لے کر ولاز تک کے 3000 ہاسنگ یونٹس کے ساتھ ساتھ 36 لگژری واٹر فرنٹ ولاز شامل ہیں۔ اس موقع پر ایچ ای مہروقی نے کہا کہ یہ منصوبہ مسقط گورنری میں سیاحت اور اقتصادی تحریک کی بحالی کے لیے واقعی بہت اہمیت کا حامل ہے اورعمانی سیاحتی حکمت عملی کو لاگو کرنے کے فریم ورک کے تحت ہے۔ حی الساحل پراجیکٹ اپنی تکمیل پر اقتصادی اور سماجی طور پر اس منصوبے کے ہمسایہ علاقوں کی مثبت طور پر عکاسی کرے گا، جو اس کی بہت سی سیاحتی سہولیات کے ساتھ اس منصوبے سے براہ راست مستفید ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ سلطنت عمان کے وژن 2040 میں درج آمدنی کے ذرائع کو متنوع بنانے کے منصوبے کا مقصد سیاحت کی صلاحیت کا زیادہ سے زیادہ استعمال کرنا ہے۔ پراجیکٹ کے مالک اور قریت ڈیولپمنٹ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین شیخ ہلال بن خالد المعولی نے کہا کہ ہم سلطنت کے ایک امید افزا وژن کے مطابق وزارت ثقافت اور سیاحت کی جانب سے تیار کردہ سیاحتی حکمت عملی کے نفاذ کے لیے ہر ممکن تعاون کریں گے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
قطر میں اگست میں گرفتار کئے گئے بھارتی نیوی کے 8 سابق افسران کو جیل بھیج دیا گیا، ان تمام افراد پر اسرائیل کیلئے جاسوسی کا الزام ہے۔ بھارتی نیوی سابق افسران کے خلاف مقدمے کی پہلی سماعت مارچ میں ہوئی تھی اس معاملے کی سماعت منگل کو دوحہ میں ہونی ہے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ افسران ظاہرہ گلوبل ٹیکنالوجیز اینڈ کنسلٹنسی سروسز کیلئے کام کر رہے تھے، نجی فرم جدید ترین ٹیکنالجوی پر مبنی اطالوی آبدوزیں حاصل کرنے کے حوالے سے مشاورت سمیت دوسری سروسز بھی فراہم کرتی ہے، ان اطالوی آبدوزوں کی خاص بات یہ ہے کہ ریڈار پر انہیں نہیں دیکھا جاسکتا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق قطر نے ظاہرہ گلوبل نامی اس کمپنی کو بند کردیا ہے اور کمپنی میں کام کرنیوالے 75 بھارتی شہریوں کو بتایا گیا ہے کہ ان کی ملازمت کا آخری دن 31 مئی ہوگا۔ تاہم تاحال قطر اور بھارت کی جانب سے اس معاملے پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔ الجزیرہ کے مطابق قطر نے 2020 میں اطالوی جہاز ساز فرم فنساتیری ایس پی اے (Fincantieri SPA) کے ساتھ ایک بحری اڈے کی تعمیر اور اس کے فوجی بیڑے کی دیکھ بھال کے ایک بڑے منصوبے کے حصے کے طور پر آبدوزیں بنانے کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے تھے، تاہم مبینہ طور پر اس مفاہمتی یادداشت پر عمل درآمد نہیں ہوا۔ بھارتی بحریہ کے افسران کی مبینہ طور پر جاسوسی کے الزام میں حراست کا یہ پہلا واقعہ نہیں، اس سے قبل جاسوسی اور دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث ہونے کے الزام میں مارچ 2016 میں بھارتی نیوی کے حاضر سروس افسر کلبھوشن یادو کو بلوچستان سے گرفتار کیا تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
حکومت پنجاب کی خصوصی ہدایت پر پنجاب میں کپاس کی بحالی کے ایکشن پلان 2023 پر عملدرآمد کیلئے تمام وسائل بروئے کار لانے کیلئے حکمت عملی تیار کرلی گئی ہے اور اس سال کپاس کی بوائی کا ہدف50لاکھ ایکڑ جبکہ پیداواری ہدف82 لاکھ26 ہزارگانٹھ مقرر کیا گیا ہے جس میں جنوبی پنجاب کاحصہ91 فیصد ہے نیز کپاس کی فصل کو منافع بخش بنانے کیلئے جہاں حکومت کی طرف سے بوائی سے قبل 8500 روپے فی من امدادی قیمت مقرر کی گئی ہے وہیں حکومت پنجاب کپاس کی12 منتخب شدہ اقسام کے بیج پر1 ہزار روپے فی بیگ سبسڈی فراہم کر رہی ہے جبکہ صوبہ بھر میں یوریا کھاد پر سبسڈی کیلئے 11 ارب روپے بھی فراہم کئے گئے ہیں۔نظامت زرعی اطلاعات محکمہ زراعت پنجاب کے ترجمان نے بتایا کہ حکومتی ہدایت پر کاٹن سیزن کے دوران فیلڈ عملے کی زرعی سرگرمیوں کے علاوہ تمام ایکسٹرا ڈیوٹیاں ختم کر دی گئی ہیں تاکہ وہ کاشتکاروں کے شانہ بشانہ کپاس کی بوائی کے ہدف کو حاصل کر سکیں۔انہوں نے بتایا کہ کپاس کے سیزن کے دوران معیاری زرعی مداخل کی کاشتکاروں کو دستیابی یقینی بنائی جائے اور اس ضمن محکمہ زراعت توسیع و پیسٹ وارننگ کا عملہ جوابدہ ہوگا۔انہوں نے بتایا کہ نگران و زیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر محکمہ زراعت نے کپاس کے رقبہ اور پیداوار میں نمایاں کارکردگی کے حامل کاشتکاروں اور زرعی ماہرین کی خدمات کے اعتراف میں کیش پرائز دینے کیلئے طریقہ کار وضع کر لیا ہے تاکہ ان کی حوصلہ افزائی ہو سکے۔انہوں نے بتایا کہ ہر ضلع میں کھاد، بیج اور زرعی ادویات کے ڈیلرزسے متعلق معلومات کا ریکارڈ تیار کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے ذریعے کپاس کی بحالی کے ہدف کے حصول پر تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشترکہ جدو جہدسے ہی کپاس کی بحالی ممکن ہو گی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
ایل پی جی کی سرکاری قیمت میں اضافہ کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق اوگرا نے ایل پی جی بھی مزید مہنگی کر دی ہے اور ماہ مئی کیلئے نئی قیمتوں کا نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 4 روپے 89 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے اور فی کلو ایل پی جی کی نئی سرکاری قیمت 233 روپے 88 پیسے مقرر کی گئی ہے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ مئی کیلئے ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 57 روپے 70 پیسے مہنگا کیا گیا ہے، جس کے بعد 11 اعشاریہ 8 کلو گرام گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2759 روپے 89 پیسے مقرر کی گئی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
ملک میں مہنگائی کا 58 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، آٹا، دالیں، سبزیوں سمیت مختلف اشیاء کی قیمتوں میں ہوشربا 159 فیصد تک اضافہ، اپریل میں مہنگائی کی شرح 36 فیصد سے زائد رہی۔ ملک میں گذشتہ ماہ(اپریل)کے دوران مہنگائی کی شرح36.4 فیصد رہی جو1964 کے بعد گرانی کی بلندترین شرح ہے۔ وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق اپریل میں مہنگائی میں 2.41 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس سے مہنگائی کی ماہانہ شرح 36.42 فیصد کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔یہ 1964 کے بعد مہنگائی کی بلندترین شرح ہے۔ رپورٹ کے مطابق جولائی تا اپریل مہنگائی کی اوسط شرح 28.23 فیصد ریکارڈ کی گئی، ایک سال میں سگریٹ 159.89 فیصد، چائے 108.76 فیصد اور آٹا 106.07 فیصد مہنگا ہوا۔ادارہ شماریات کے مطابق اس عرصے کے دوران گندم 103.52 فیصد اور انڈے 100 فیصد سے زائد مہنگے ہوئے جبکہ چاول 87 فیصد اور دال مونگ 57 فیصد سے زائد مہنگی ہوئی۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سالانہ بنیادوں پر دال ماش 56 فیصد سے زائد اور پیاز 52 فیصد تک مہنگی ہوئی۔ ادارہ شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق ایک سال میں بیسن 51.17 فیصد اور مرغی 43 فیصد سے زائد مہنگی ہوئی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
چیئر مین آل پاکستان کاٹن پاور لومز ایسوسی ایشن اعجاز احمد ناگرہ نے کہا ہے کہ فیصل آباد میں مہنگی بجلی کے بعد سوتی دھاگے کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پرپہنچ گئی ہیں۔سوتی دھاگے کی قیمتیں بڑھنے کے باعث پاور لومز سیکٹر پھر بحران کا شکار ہونے لگا اور پیداواری لاگت میں اضافے سے فیکٹری مالکان کی مشکلات بڑھ گئی ہیں۔پاکستان میں ملکی کپاس کی پیداوار تاریخ کی کم ترین سطح پر ہے اور درآمدی کپاس کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں جس کے نتیجے میں سوتی دھاگہ انتہائی مہنگا ہونے سے کپڑا بنانے والے فیکٹری مالکان پیداواری لاگت دوگنی ہونے سے پریشان ہیں۔فیکٹری مالکان کے مطابق یارن کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ ہو چکا ہے۔فیکٹری مالکان کا کہنا ہے کہ مہنگی ترین بجلی بھی پاور لومز سیکٹر کے بحران میں اضافے کا سبب ہے، بجلی ہر ماہ ایک دو روپے یونٹ مہنگی ہو رہی ہے، اس کے بعد دھاگے پر سٹا کھیلا جا رہا ہے جس سے ہماری انڈسٹری تباہ ہو رہی ہے۔ حکومت سے مطالبہ ہے کہ انڈسٹری کو بحران سے بچانے کے لیے بجلی اور دھاگے کی قیمتوں میں کمی لانے کے لیے فوری اقدامات اٹھائے جائیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
133ویں چائنا امپورٹ اینڈ ایکسپورٹ فیئر (کینٹن فیئر) کا تیسرا مرحلہ چین کے صوبہ گوانگ ڈونگ کے شہر گوانگ چو میں شروع ہوا،جس میں ٹیکسٹائل، آفس سپلائیز، بیگ، جوتے، خوراک، ادویات اور طبی دیکھ بھال سمیت مصنوعات کی نمائشیں شامل ہیں۔نمائش کے پہلے دن شرکاء کی تعداد ایک لاکھ اسی ہزار سے تجاوز کر گئی۔منگل کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق کینٹن فیئر میں کاٹن ٹیکسٹائل انڈسٹری کی خصوصی تعارفی سرگرمی کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں پاکستان سمیت 30 سے زائد صنعتی و کاروباری اداروں کے نمائندوں نے دنیا بھر سے آنے والے تاجروں کو سنکیانگ کی 300 سے زائد کاٹن ٹیکسٹائل مصنوعات سے متعارف کروایا۔اس سرگرمی میں اجتماعی دستخطوں کی تقریب بھی منعقد ہوئی جس میں 57 کروڑ یوان تک کے معاہدوں کے لیٹر آف انٹینٹ پر دستخط کیے گئے ہیں۔کینٹن فیئر میں شریک تاجروں کا خیال ہے کہ یہاں ہر اقسام کی مصنوعات مل سکتی ہے اور مختلف زبانوں میں رابطے کے لیے آسان سہولیات بھی میسر ہیں۔انہوں نے اس فیئر سے عالمی تجارت کو مزید فروغ دینے کی امید ظاہر کی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
ملک سے تمباکوکی برآمد میں جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر41.10 فیصد نموریکارڈکی گئی۔سٹیٹ بینک کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے فروری تک تمباکوکی برآمد سے ملک کو52.78 ملین ڈالر زرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 41.10 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں تمباکو کی برآمد سے ملک کو37.10 ملین ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواتھا۔فروری میں تمباکوکی برآمد کاحجم 3.46 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاجو گزشتہ سال فروری کے مقابلے میں زیادہ ہے، گزشتہ سال فروری میں تمباکوکی برآمد سے ملک کو2.42 ملین ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواتھا۔ مالی سال 2022 میں تمباکو کی برآمدات کاحجم 49.94 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
100اور 1500 روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی 15مئی کو ہو گی۔ 100روپے کے اسٹوڈنٹ بانڈز کی قرعہ اندازی کا پہلا انعام 7لاکھ روپے کا ایک، دوسرے انعام میں 2 لاکھ روپے کے تین جبکہ تیسرے انعام میں1ہزار روپے کے 1199انعامات ہیں۔1500روپے والے بانڈز کا پہلا انعام 30 لاکھ روپے کا ایک،دوسرے انعام میں 10 لاکھ روپے کے تین جبکہ تیسرے انعام میں18500روپے کے 1696 انعامات تقسیم ہوں گے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
صدارتی ایوارڈ یافتہ معروف شاعر محسن نقوی کا76واں یوم پیدائش 5مئی کو منایا جائے گا۔محسن نقوی 5مئی 1947ء کوجنوبی پنجاب کے شہر ڈیرہ غازی خان کے گائوں سادات میں پیدا ہوئے انہوں نے اپنی تعلیم ڈیرہ غازی خان،ملتان اور لاہورکے تدریسی اداروں سے حاصل کی یہاں قابل ذکر بات یہ ہے کہ محسن نقوی کا اصل نام غلام عباس جبکہ محسن ان کا قلمی نام تھا لیکن وہ محسن نقوی کے نام سے مشہور ہوئے محسن نقوی کا شمار اردو ادب کے صف اول کے شعرا ء میں ہوتا ہے انہیں غزل آوارگی سے ملک گیر شہرت حاصل ہوئی۔ان کی معروف ترین کتب میں ''عذاب دید،خیمہ جاں،رخت شب،فرات فکر،روز حرف،برگ صحرا،بند قبا'' اور دیگر قابل ذکر ہیں وہ مسلک اہل تشیع سے تعلق رکھنے والے ذاکر تھے وہ مرثیہ گوئی میں بھی ثانی نہیں رکھتے تھے۔معروف شاعر محسن نقوی کو1994ء میںصدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سے نوازا گیا تھا۔محسن نقوی 15جنوری 1996ء کو نامعلوم افراد کی گولیوں کا نشانہ بن کر ہمیشہ کیلئے بچھڑ گئے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
'شیر کی ایک دن کی زندگی گیدڑ کی سوسالہ زندگی سے بہتر ہے''۔ برصغیر کے عظیم مجاہد ٹیپو سلطان کا224واں یوم شہادت4مئی کو منایا جائے گا۔حریت پسندسلطان فتح علی المعروف ٹیپو سلطان 1750ء میں بھارتی ریاست میسور میں نواب حیدر علی خان کے گھر پید اہوئے،انہوں نے انگریزوں سے آزادی کیلئے زندگی بھر جدوجہدکی، 1782ء میں نواب حیدر علی خان کی وفات کے بعدمیسور کا اقتدار سنبھال کر ریاست کو سلطنت خداداد کا نام دیا، سلطان فتح علی ٹیپو4 مئی1799ء کو وفات پاگئے تھے-
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
ملتان اور اسلام آباد میں گیس سلینڈر دھماکوں میں دو افراد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ٹیم کے مطابق ملتان میں پاک گیٹ چوک پر دکان میں گیس سلنڈر دھماکے سے پھٹ گیا، واقعے میں 2 افراد زخمی ہوگئے، جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔ دھماکے کے بعد پولیس کی بھاری نفری بھی علاقے میں پہنچ گئی۔ دوسری جانب اسلام آباد کے لہترار روڈ جھنگ سیداں میں کیٹرنگ شاپ میں گیس سلنڈر کا دھماکا ہوا، جس سے دکان میں آگ بھڑک اٹھی، قریبی عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔ دکان میں لگی آگ پر قابو پانے کیلئے فائر بریگیڈ کی گاڑی موقع پر پہنچ گئی، پولیس کی نفری نے بھی جائے وقوع پر پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کردیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
لیفٹیننٹ جنرل(ر) عبدالقیوم نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے پاکستان میں 23 ملین بچے اب بھی سکولوں سے باہر ہیں، آئین 5 اور 16 سال کے تمام طلبا کے لیے مفت لازمی تعلیم کی ضمانت دیتا ہے، طبی علوم کے علاوہ زبانوں، ثقافت، تاریخ، موسیقی اور مذہب پر زور دینے کی ضرورت ہے۔سینیٹر لیفٹیننٹ جنرل(ر) عبدالقیوم ایچ آئی(ایم ) نے جناح پبلک ہائی سکول چکوال میں طلبا اور ماہرین تعلیم سے تقسیم انعام کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا انسان، اللہ کی بہترین تخلیق، روح اور جسم کا مجموعہ ہے۔ لہذا، یہ ایک ہی وقت میں روح اور مادہ ہے۔تاہم یہ سب سے اہم تحفہ ہے، علم وہ ہے جو ایک امانت ہے جسے ذمہ داری، انصاف اور حکمت کے ساتھ استعمال کیا جائے ۔ انہوں نے آگے بڑھ کر قرآن کا حوالہ دیا جس میں لکھا ہے کہ ایک آدمی اللہ تعالی کی صفات سے ناواقفیت کی حد تک اللہ سے بے خوف ہوگا اور دوسری طرف اس کی صفات سے واقف آدمی اس کی نافرمانی سے ڈرے گا۔اس لیے علم اور تعلیم بہت ضروری تھے اسی لیے کہا جاتا ہے کہ کسی شخص کی فضیلت اس علم کی فضیلت ہے جو اس کے پاس ہے۔سینیٹر نے سکول کے نتائج کے معیار کی تعریف کی اور اس کی فیکلٹی کی کاوشوں کو سراہا۔تاہم انہوں نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ بدقسمتی سے پاکستان میں 23 ملین بچے اب بھی سکولوں سے باہر ہیں جبکہ آئین 5 اور 16 سال کے تمام طلبا کے لیے مفت لازمی تعلیم کی ضمانت دیتا ہے۔اس کے علاوہ پانچویں سے دسویں جماعت تک ڈراپ آٹ کا تناسب 80 فیصد کے قریب تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ بدقسمتی سے پاکستان میں بہت زیادہ فیسوں کے ساتھ پرائیویٹ تعلیم ایک پھلتا پھولتا کاروبار بن چکا ہے۔
1978 میں قائم ہونے والا جناح پبلک ہائی سکول اگرچہ اس سے مستثنی تھا۔اس سکول میں نرسری لیول کے طالب علم سے 1800 روپے ماہانہ وصول کیے جا رہے ہیں جبکہ اسلام آباد میں ایک انگلش گرامر سکول فی بچہ 18000 روپے ماہانہ وصول کر رہا ہے۔جنرل جو خود بھی بطور ممبر فیکلٹی نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی (اس وقت ایک کالج)تدریسی پیشے سے وابستہ رہے ہیں، نے مصنوعی ذہانت، تجزیاتی اور تخلیقی سوچ اور پریزنٹیشن آرٹ کے شعبوں میں مہارت کی نشوونما پر زور دیا.انہوں نے کہا کہ صرف ایک زبردست مواد اور دلکش بصری طلبا کو اپنی طرف متوجہ کر سکتے ہیں۔ طبی علوم کے علاوہ زبانوں، ثقافت، تاریخ، موسیقی اور مذہب پر زور دینے کی ضرورت ہے۔جنرل نے کہا کہ اساتذہ کی تربیت کو اولین ترجیح حاصل کرنے کی ضرورت ہے، بجٹ مختص کرنا اور وژنری تعلیمی پالیسی یقینا پاکستان کے نصاب میں تعلیم کے فروغ میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے، امتحانات اور تشخیصی نظام پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔آخر میں ہونہار طلبا میں انعامات تقسیم کئے گئے۔ تقریب میں کثیر تعداد میں ماہرین تعلیم اور چکوال یونیورسٹی کے کچھ فیکلٹی ممبران نے شرکت کی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
لاپتہ افراد کی جانب سے نئے مقدمات کی رپورٹ جاری کردی گئی ، رپورٹ کے مطابق اپریل میں لاپتہ افراد کے مقدمات کی تعداد 2ہزار 352ہوگئی ، گزشتہ ماہ 106افراد لاپتہ افراد کا سراغ لگایا گیا ، رواں سال اپریل 2023میں 103لاپتہ افراد اپنے گھروں کو واپس لوٹے ، دولاپتہ افراد جیلوں میں قید اور ایک لاپتہ فرد کی لاش ملی ، اپریل میں لاپتہ افراد کے 109مقدمات پر پیشرفت ہوئی ۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
امریکی سفارت خانے کے ناظم الامور اینڈریو شوفر نے وفاقی وزیر برائے خزانہ و ریونیو سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے آج فنانس ڈویژن میں ملاقات کی۔وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے پرتپاک استقبال کیا۔ اینڈریو شوفر نے پاکستان اور امریکہ کے ساتھ اقتصادی اور تجارتی شعبوں میں دو طرفہ کامیاب تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیر خزانہ نے انہیں ملکی معیشت سے آگاہ کیا اور ملک کو درپیش موجودہ چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے معیشت کو مستحکم کرنے اور پھر پائیدار اور جامع ترقی کو یقینی بناتے ہوئے معیشت کو بلند سطح پر لے جانے کے مقصد کے ساتھ حکومت کی طرف سے حال ہی میں لئے گئے مشکل پالیسی فیصلوں کے بارے میں مزید بتایا۔ وزیر خزانہ نے امریکی ناظم الامور کو آئی ایم ایف کے جاری پروگرام کے بارے میں بھی آگاہ کیا اور انہیں یقین دلایا کہ حکومت اس پروگرام کو مکمل کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ اینڈریو شوفر نے ملک کے معاشی استحکام کے لیے حکومت پاکستان کی پالیسیوں اور پروگراموں پر اپنے اعتماد کا اظہار کیا اور دونوں ممالک کے درمیان موجودہ اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو آگے بڑھانے کے لیے اپنی حمایت کا اظہار کیا۔وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے امریکی ناظم الامور کا شکریہ ادا کیا اور امریکہ کے ساتھ دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو مزید وسعت دینے کی حکومت کی خواہش کا اعادہ کیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
کوئٹہ کے سرکاری اسپتال میں داخل کانگو وائرس کی مریضہ انتقال کرگئی۔ فاطمہ جناح اسپتال کی انتظامیہ نے کانگووائرس کی مریضہ کے انتقال کی تصدیق کی ہے۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق کانگو سے متاثرہ مریضہ کو 2 روز قبل اسپتال لایا گیا تھا۔ فاطمہ جناح اسپتال میں گزشتہ 2 ہفتوں کے دوران کانگو وائرس سے انتقال کرنے والوں کی تعداد 2 ہوگئی ہے۔ انتظامیہ کے مطابق اسپتال میں کانگو وائرس کے 5 مصدقہ مریض داخل ہیں جن میں دو خواتین شامل ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس قاضی فائز عیسی نے سپریم کورٹ میں ججز کی خالی اسامیوں کے حوالے سے چیف جسٹس اور جوڈیشل کمیشن کے ارکان کو خط لکھ دیا۔ جسٹس قاضی فائز عیسی نے چیف جسٹس اور جوڈیشل کمیشن اراکین کو لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ سپریم کورٹ میں 2 ججز کی اسامیاں 19 ماہ سے خالی ہیں، گرمیوں کی چھٹیوں سے پہلے اجلاس بلا کر ججز کی تقرری کا عمل شروع کیا جائے۔ جسٹس قاضی فائز عیسی کا مزید کہنا ہے کہ سپریم کورٹ میں اس وقت 53 ہزار مقدمات زیر التوا ہیں اور 2 ججز کی آسامیاں 19 ماہ سے خالی ہیں، اپنی آئینی ذمہ داری سمجھتے ہوئے سندھ اور پشاور ہائیکورٹس کے چیف جسٹس کے نام سپریم کورٹ کیلئے تجویز کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ جسٹس احمد علی شیخ سپریم کورٹ میں سندھ کی واحد نمائندگی ہوں گے، تجویز کردہ دونوں ججز چند ماہ میں ریٹائر ہوجائیں گے، اس لئے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس جلد بلایا جائے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی(اوگرا )کے ترجمان نے کہا ہے کہ اتھارٹی نے پٹرول کی قیمتوں میں کمی کی سفارش نہیں کی۔ میڈیا خبروں کی وضاحت کرتے ہوئے ترجمان اوگرا نے کہا کہ اوگرا کی طرف سے یکم مئی سے پٹرول کی قیمت میں کمی کیلیے حکومت کو سفارش نہیں کی گئی۔ علاوہ ازیں وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحق ڈار نے موٹر اسپرٹ/ پٹرول کی قیمت میں اوگرا کی جانب سے کمی کی تجویز سے متعلق میڈیا میں گردش کرنے والی خبروں کی تردید کی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
پنجاب کے ضلع پاکپتن میں بابا فرید الدین گنج شکر کے دربار پر دولہا، دلہن کی شوٹنگ کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ دربار بابا فرید کے صحن میں نئی نویلی دلہن کے رقص کی شوٹنگ ایک گھنٹے تک جاری رہی، جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی گئی تو محکمہ اوقاف کے حکام مجرمانہ غفلت سے جاگ گئے۔ واقعہ کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد مذہبی حلقوں کی جانب سے شدید غم و غصے کا اظہار کیا گیا۔ دوسری جانب ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو پولیس بھی حرکت میں آگئی اور غفلت برتنے پر پولیس انسپکٹر سمیت 3 اہلکاروں کو معطل کردیا گیا۔ واقعہ کا مقدمہ کیمرہ مین سمیت 3 نامزد افراد اور نامعلوم دولہا، دلہن کیخلاف درج کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ اوقاف حکام نے سینئر افسران کو بچانے کیلئے ایک نگران کو معطل کردیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
سپریم کورٹ نے ہزارہ برادری کے پاسپورٹ اور شناختی کارڈ بنوانے کے لیے تصدیق کی شرط ختم کر دی۔ عدلات عظمی میں ہزارہ برادری کی ٹارگٹ کلنگ کے خلاف از خود نوٹس پر سماعت ہوئی۔ ایم این اے، ایم پی اے یا چیئرمین یونین کونسل کی تصدیق کی شرط ختم کر دی گئی۔ سپریم کورٹ نے ریمارکس دیے کہ یورپ اور آسٹریلیا سے آنے والے ہزارہ برادری کے افراد کو کوئٹہ ایئر پورٹ پر ہراساں نہ کیا جائے، مغوی علی رضا کی بازیابی کے لیے وزارت داخلہ بلوچستان حکومت سے تعاون کرے۔ جسٹس اطہر من اللہ نے ہزارہ برادری کے وکیل سے استفسار کیا کہ یہ از خود نوٹس جس مقصد کے لیے لیا گیا تھا کیا وہ مقصد پورا ہوگیا، کیا ہزارہ برادری کے مسائل حل ہوگئے ہیں۔ وکیل ہزارہ برادری نے کہا کہ بینک اکانٹس اور نادرا سے متعلقہ مسائل تاحال حل نہیں ہوئے۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتایا کہ وفاقی حکومت نے جواب جمع کرا دیا ہے، ہزارہ برادری کے بینک اکانٹس، پاسپورٹ اور شناختی کارڈ بنوانے کے تمام مسائل حل ہوگئے ہیں، اب ہزارہ برادری کو پاسپورٹ اور شناختی کارڈ بنوانے کے لیے کسی قسم کی تصدیق کی ضرورت نہیں۔ جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیے کہ کسی بھی شہری بالخصوص ہزارہ برادری کو ہراساں نہ کیا جائے۔ چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیے کہ وفاقی حکومت نے ہزارہ برادری کے مسائل کے حل سے متعلق لیٹر جمع کرا دیا ہے، سپریم کورٹ وفاقی حکومت کی یقین دہانی کے بعد مزید کیس کو آگے نہیں چلانا چاہتی، سپریم کورٹ نے وفاقی حکومت کی ہزارہ برادری کے مسائل کے حل کی یقین دہانی پر کیس نمٹا دیا گیا۔ چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
چین کی جد ت کاری دنیا کے لیے سیکھنے اور بڑھنے کا ایک قیمتی موقع فراہم کرتی ہے ،مغرب کے برعکس چین استعماری ذہنیت کے سامنے جھکے بغیر ترقی کرنے میں کامیاب رہا ہے، دنیا چین کی جدید کاری کے عمل کو قریب سے دیکھ رہی ہے۔ گوادر پرو کے مطابق جدیدیت کے لیے چینی نقطہ نظر مغرب سے یکسر مختلف رہا ہے۔ مغربی نظریاتی فریم ورک کی تنگ حدود کو مسترد کرتے ہوئے، چین نے ترقی کی طرف ایک ایسا راستہ بنایا ہے جو مکمل طور پر منفرد اور الگ الگ ہے۔ مغرب کے برعکس، چین استعماری ذہنیت کے سامنے جھکے بغیر ترقی کرنے میں کامیاب رہا ہے جس نے تاریخی طور پر مغربی جدیدیت کے ارتقائی مرحلے کو داغدار کر دیا ہے۔ اس کے بجائے، چین نے اندر کی طرف دیکھا، اپنی بھرپور تاریخ اور ہزاروں سال کی تہذیبی ترقی کو مدنظر رکھتے ہوئے جدیدیت کا ایک ایسا نمونہ تیار کیا جو واقعی اختراعی اور غیر روایتی ہے۔گوادر پرو کے مطابق چینی جدیدیت ترقی کی راہوں پر غور کرنے کے لیے دنیا کے لیے ایک تازہ نقطہ نظر پیش کرتی ہے۔ موسمیاتی تبدیلی اور بڑھتے ہوئے جغرافیائی سیاسی مسابقت کی وجہ سے درپیش چیلنجوں کے پیش نظر یہ خاص طور پر اہم ہے۔ جدیدیت کے ذریعے ترقی، امن، نظم و نسق اور اعتماد کے عالمی خسارے کو دور کرنے کے لیے چین کی پرعزم کوششیں ایک نیا رجحان ہے جسے مغرب والے شک کی نگاہ سے دیکھ رہے ہیں۔
آسان الفاظ میں، چینی جدیدیت میںایک مشترکہ مستقبل کے ساتھ ایک عالمی برادری بنانے کے راستے کے طور پر چار ضروری عناصر تعاون، ہم آہنگی، امن اور ترقی شامل ہیں ـ گوادر پرو کے مطابق دنیا چین کی جدید کاری کے عمل کو قریب سے دیکھ رہی ہے۔ تین سال کی وبائی بیماری کے بعد آسمان کو چھوتی مہنگائی اور بہت سی معیشتوں کے زوال کے ساتھ، عالمی برادری جدیدیت کی موثر کوششوں کو ترجیح دینے کی ضرورت سے بخوبی آگاہ ہے۔ اس تصور کو ختم کرتے ہوئے کہ ''جدیدیت مغرب کے مساوی ہے ، چین کی حیران کن ترقی نے اس حقیقت کی تصدیق کی ہے کہ ترقی پذیر قوموں کے لیے جدیدیت کا متبادل، قابل عمل، عملی اور زیادہ موثر طریقہ موجود ہے۔گوادر پرو کے مطابق چین کی جدید کاری کی کامیابی کو چار اہم عوامل سے منسوب کیا جا سکتا ہے: چینی خصوصیات کے ساتھ سوشلزم کی تعمیر کا دور اندیش وژن، اس وژن کو عملی جامہ پہنانے کے لیے سی پی سی کی پرعزم کوششیں، جدید ٹیکنالوجی کا اعتراف اور حصول، اور بنیادی ڈھانچے کی اہمیت کی تعریف۔ سی پی سی کے جدیدیت کے وژن کی ایک امتیازی خصوصیت یہ ہے کہ یہ دعویٰ نہیں کرتا کہ ''جدید کاری کے لیے واحد یا عالمگیر ٹیمپلیٹ'' تمام ممالک کے لیے کام کرے گا۔ جدیدیت کے لیے کوئی ایک ہی سائز کے لیے موزوں نہیں ہے۔
ممالک کے مختلف تاریخی سیاق و سباق کے پیش نظر، ترقی کے لیے متنوع راستے وضع کیے جانے چاہییں۔ لہٰذا، چینی شہریوں کو چاہیے کہ وہ گھریلو چیلنجوں کے حل کو تیار کریں جو ان کے منفرد قومی حالات میں ہیں۔ جغرافیائی حالات اور ثقافت کا امتزاج کو وہ چینی خصوصیات کہتے ہیں۔ گوادر پرو کے مطابق چینی جدت کاری میں کئی اہم عناصر شامل ہیں جن میں آبادی کی ترقی پر توجہ مرکوز کرنا، مشترکہ خوشحالی کی تلاش، مادی اور ثقافتی دونوں طرح کی ترقی کو فروغ دینا، انسانیت اور فطرت کے درمیان ہم آہنگی کے رشتے کو فروغ دینا، اور سب سے بڑھ کر پرامن ترقی کا عزم چین نے مؤثر طریقے سے اس تصور کو غلط ثابت کیا ہے کہ جدیدیت صرف مغرب کا دائرہ ہے۔ اس کے بجائے، ہر ملک جدیدیت کی طرف اپنا راستہ چارٹ کر سکتا ہے جو اس کے الگ قومی تناظر کے مطابق ہو۔ چین کی جد ت کاری ایک تازہ نقطہ نظر اور باقی دنیا کے لیے سیکھنے اور بڑھنے کا ایک قیمتی موقع فراہم کرتی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
لاہور ہائیکورٹ نے بیان حلفی پر وزیر اعظم شہباز شریف کے خلاف کارروائی کیلئے دائر درخواست پر سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی۔ لاہور ہائیکورٹ میں جسٹس سلطان تنویر نے شہری اظہر عباس کی درخواست پر سماعت کیس کی سماعت کی۔ دوران سماعت عدالت نے درخواست گزار کو دستاویزات لف کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ایسی دستاویزات لف کریں جس سے آپ اپنا کیس ثابت کر سکیں۔ درخواست کے متن کے مطابق شہباز شریف نے بیان حلفی دیا کہ نواز شریف علاج کروا کر وطن واپس آ جائیں گے، شہباز شریف نے جھوٹا بیان حلفی دیا، شہباز شریف نے اپنے حلف کی خلاف وزری کی ہے۔ بعدازاں عدالت عالیہ نے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا )نے بجلی کے بعد ٹیکسٹائل سیکٹر کے لیے بھی گیس کا رعایتی پیکج ختم کردیا۔ وفاقی حکومت نے 5 ایکسپورٹ سیکٹرز کو گیس پر 80 ارب کی سبسڈی ختم کردی ہے۔ ٹیکسٹائل، اسپورٹس، سرجیکل، لیدر اور جیوٹ سیکٹر کو 9 ڈالر پر آر ایل این جی کی سپلائی ختم کردی گئی ہے۔ یکم مئی سے تمام ایکسپورٹ سیکٹرز پر اوگرا کے منظور کردہ ریٹ نافذ ہونگے، ایکسپورٹس سیکٹرز کو آر ایل این جی پر 4 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو اضافی ادا کرناہوں گے جب کہ ایکسپورٹس سیکٹر کے لیے اب گیس فی یونٹ 13 ڈالر کی ہوگی۔ سوئی ناردرن نے یکم مئی سے سبسڈائزڈ گیس کی فراہمی ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، گیس پرسبسڈی ختم ہونے سے متعدد ٹیکسٹائل یونٹس بند ہونے کا خدشہ ہے۔ اس حوالے سے سوئی ناردرن کے ترجمان کا کہنا ہیکہ گیس کی قیمت سے متعلق فیصلہ اوگرا کا ہے اور اس پر عملدرآمد کردیا گیا ہے، اس وقت گیس کے 6 ہزار انڈسٹری کنکشن ہیں اور ایکسپورٹ یونٹس کو 50 فیصد سستی گیس کی فراہمی جاری رہے گی۔ ترجمان نے کہا کہ سردیوں کے موسم کے تین ماہ زیادہ بل دیناہوگا، نئے نوٹیفکیشن سے آر ایل این جی کنکشن والوں کو فرق پڑے گا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آمرانہ سوچ بروقت جمہوریت پر شب خون مارنے کے موقع کی تلاش میں رہتی ہے ، آمرانہ سوچ آزادی صحافت کا گلا بھی دبانے کیلئے ہمہ وقت تیار رہی ہے ، بدھ کے روز آزادی صحافت کے موقع پر بیان دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میڈیا کی آزادی پر پابندیاں جمہوریت کو کمزور اور معاشرے میں تقسیم وانتشار کا سبب بنتی ہیں ۔ جمہوریت کی بحالی اور استحکام کیلئے پاکستان پیپلزپارٹی اور صحافیوں کا اتحاد ہمیشہ مضبوط رہا ہے ، وزیر خارجہ بلاول بھٹوکا کہنا تھا کہ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو اور آصف زرداری نے صحافت پر عائدکالے قوانین کا خاتمہ کیا ، ہم معلومات کی رسائی کے قانون کو وسعت دینے اور من وعن عملدرآمد پر یقین رکھتے ہیں۔ بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں صحافت پر عائد پابندیوں کی مذمت کرتے ہیں، بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ صحافی تنظیموں سمیت عالمی برادری مقبوضہ کشمیر کے صحافیوں پر مظالم کے خلاف کردار ادا کریں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
عالمی بینک کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ پاکستان ہیومن کیپیٹل ریویو (ایچ سی آر) بلڈنگ کیپبلیٹیز تھروآٹ لائف پاکستان کی طرف سے انسانی وسائل کی ترقی کیلیے سرمایہ کاری میں اضافہ کی اہمیت کو اجاگر کرتی ہے تاکہ تعلیم اور صحت کے حوالے سے پائے جانے والے شدید فرق کو ختم کیا جاسکے۔ پاکستان متوسط آمدنی والے ملک کی حیثیت تک پہنچ گیا ہے اور گزشتہ دو عشروں کے عرصے میں پاکستان نے غربت کے خاتمے میں نمایاں پیش رفت کی، اس کے باوجود انسانی وسائل میں ناکافی سرمایہ نے پاکستان کی مزید ترقی اور خوشحالی کے امکانات کو محدود کردیا ہے۔ عالمی بینک کی نائب صدر برائے انسانی ترقی ممتا مور تھی نے کہا پائیدار معاشی ترقی، مستقبل کیلیے اعلی مہارتوں پر مبنی ملازمتوں کیلیے افرادی قوت تیار کرنے اور عالمی معیشت سے موثر انداز سے مقابلے کیلیے انسانی وسائل میں مستحکم سرمایہ کاری بہت اہم ہے۔ انسانی وسائل میں سرمایہ کاری موسمیاتی تبدیلی کے اثرات میں لچک پیدا کرنے میں سود مند ثابت ہوسکتی ہے جبکہ گرین اور جامع معیشت اور عدم مساوات کو کم کرنے کیلئے ہنرمندی اور قوت اختراع پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔ پاکستان کا ہیومن کیپیٹل انڈکس(ایچ سی آئی )0.41 ہے جس کا مطلب پاکستان میں آج پیداہونے والے بچے کو اگر تعلیم اور صحت کی مکمل سہولیات دی جائے تو وہ معاشرے کیلیے 41فیصد ہی مفید ہوگا۔پاکستان کا ہیومن کیٹپل انڈکس جنوبی ایشیا کے اوسط انڈکس سے بہت کم ہے۔ بنگلہ دیش میں 0.46اور نیپال میں0.49ہے۔ دراصل پاکستان میں انسانی وسائل کی ترقی کا مقابلہ سب سہارا افریقہ سے ہے، جس کا اوسط ایچ سی آئی 0.40ہے۔ پاکستان کے انسانی ترقی کے بحران کا ایک اور پہلو بڑی حدتک خواتین افرادی قوت کی کم شمولیت کے باعث اس کا کم استعمال ہے۔ پاکستان کیلیے عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹرناجے بن حسینی نے کہا اسکول جانے کی عمر کے 20ملین بچے اسکولوں سے باہر ہیں، بچوں میں غذائی کمی کی بلند سطح ہے اور خواتین میں خودمختاری کا فقدان ہے، جس کی وجہ سے پاکستان کے انسانی ترقی کے چیلنجز دنیا میں پائے جانے والے تشویش ناک چیلنجز میں شمار کئے جاتے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
اینٹی کرپشن عدالت نے سابق وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویز الہی کی دو مقدمات میں عبوری ضمانت 23 مئی تک منظور کر لی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق صدر تحریک انصاف و سابق وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الہی کے خلاف اینٹی کرپشن گجرات کے اہلکاروں کی مدعیت میں گوجرانوالہ سرکل میں دو مقدمات درج ہیں ، جس میں ضمانت حاصل کرنے کیلئے چودھری پرویز الہی آج اینٹی کرپشن عدالت میں پیش ہوئے ۔ سپیشل جج رانا محمد سلیم کی عدالت سے چودھری پرویز الہی کی عبوری ضمانت 23 مئی تک منظور کر لی گئی ۔ چودھری پرویز الہی نے لاہور ہائی کورٹ سے ان مقدمات میں حفاظتی ضمانت کروائی تھی۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز لاہور ہائی کورٹ نے سابق وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الہی کی حفاظتی ضمانت 15 مئی تک منظور کرتے ہوئے فوری گرفتاری سے روک دیاتھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
نامعلوم افراد نے پرویزالہی کے مبینہ فرنٹ مین سہیل اصغرکو اینٹی کرپشن کی حراست سے چھڑالیا۔ حکام کے مطابق رات گئے ملزم نے سینے میں درد کی شکایت کی ۔اسپتال منتقلی کے دوران ملزمان نے راستے میں سرکاری گاڑی کو روکا اور سہیل اصغر کو چھڑا کرلے گئے۔اہلکار کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔ سابق وزیراعلی پنجاب کا مبینہ فرنٹ مین ملزم سہیل اصغر دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر اینٹی کرپشن پولیس کی حراست میں تھا او بدھ کو اسے دوبارہ عدالت پیش کیا جانا تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
نیپرا نے بجلی 34 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی، اضافہ مارچ کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا۔ بجلی صارفین پر 2 ارب 90 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا، اضافے کا اطلاق لائف لائن اور کے الیکڑک صارفین پر نہیں ہوگا۔ بجلی صارفین کو مئی کے بلوں میں اضافی ادائیگیاں کرنا ہوں گی۔ سی پی پی اے حکام کے مطابق جو ایل این جی ہم استعمال نہیں کر سکتے اسکا بوجھ بجلی صارفین پر پڑتا ہے۔ ممبر نیپرا رفیق شیخ نے کہا کہ مارچ میں لوڈ شیڈنگ مکمل ختم کرنے کا کوئی خط لکھا گیا؟ حکام سی پی پی اے نے کہا کہ سی پی پی اے نے مارچ میں لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا لکھا تھا، سی پی پی اے نے ایل این جی مکمل استعمال کرنے کا کہا تھا۔ واضح رہے کہ سی پی پی اے نے 1 روپے 17 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی جبکہ پاور ڈویژن نے بجلی مہنگی کرنے کی سی پی پی اے کی درخواست مسترد کر دی تھی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ مذاکرات سے نہ کچھ حاصل ہونا تھا نہ کچھ حاصل ہوا ہے، اصل مسئلہ ہی الیکشن کی تاریخ طے کرنا ہے، باقی سب بہانے ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ کل پارلیمنٹ میں انتشار، خلفشار اور عدلیہ کے خلاف بھونچال تھا، عدلیہ کے بارے میں بازاری زبان استعمال کی گئی، عدلیہ سے لڑنا(ن)لیگ کا وطیرہ رہا ہے، اس بار اگر جمہوریت کا جنازہ نکلا تو پی ڈی ایم اس سازش کی ذمہ دار ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ عدلیہ کب تک صبر سے کام چلائے گی، عدلیہ کی بے حرمتی سپریم کورٹ کے دروازے تک پہنچ گئی ہے، جو ججوں سے حساب مانگ رہے ہیں وہ انتخاب خاک کروائیں گے، قوم بلی چڑھ جائے چور بلی نہیں چڑھنے چاہئیں۔ شیخ رشید نے کہا کہ متروکہ وقف املاک بورڈ کے چیئرمین نے لال حویلی پر غیر قانونی فیصلے کا دبا لینے کے بجائے استعفی دینے کو ترجیح دی، 75 سالہ مہنگائی، بیروزگاری کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے، خاقان عباسی کہتے ہیں آٹے میں 20 ارب سے بھی زیادہ غبن ہوا ہے، اسحاق ڈار کے ہوتے ہوئے آئی ایم ایف سے جھنڈی ہے تو بجٹ کیا خاک بنانا ہے۔ سابق وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ یہ ججوں کے گرد گھیرا تنگ کر رہے ہیں، پارلیمنٹ ہر روز آئین کو پامال اور عدلیہ کی تذلیل کر رہی ہے، عدلیہ دیوار چین ثابت ہوگی، عدلیہ سے ٹکرانے والے رسوا ہوں گے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
سندھ کے سرکاری سکولوں واور کالجوں میں اساتذہ کی کمی کا سامنا ہے، صوبائی محکمہ تعلیم میں 25 ہزار 171 اساتذہ کی آسامیاں خالی ہیں۔ ذرائع کے مطابق سکولوں میں پرائمری ٹیچرز کی 4 ہزار 909، ہائیر سیکنڈری سکول ٹیچرز کی 3 ہزار 822 اور جونیئر ٹیچرز کی 1 ہزار 348 آسامیاں خالی ہیں۔ تعلیمی اداروں میں سبجیکٹ سپیشلسٹ کی 2 ہزار 68، ایسو سی ایٹ پروفیسر کی 97، ای سی ٹی کی 1 ہزار 350 جبکہ کیڈر ٹیچرز کی 11 ہزار 573 آسامیاں خالی ہیں۔ سیکرٹری تعلیم کا کہنا ہے کہ خالی آسامیوں کا ڈیٹا جمع کر لیا ہے، ان خالی آسامیوں پر نئے اساتذہ کی بھرتی کیلئے جلد اشتہار دیا جائے گا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے الیکشن کمیشن کی درخواست پر توشہ خانہ فوجداری کارروائی سے متعلق کیس بغیر کارروائی کے ملتوی کر دیا۔ کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور نے کی، پاکستان تحریک انصاف کے وکیل فیصل چودھری عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔ خواجہ حارث کی عدم موجودگی کے باعث عدالت نے بغیر کارروائی کے کیس کی سماعت 5 مئی تک ملتوی کردی، عدالت نے آئندہ سماعت پر درخواست کے قابل سماعت ہونے پر دلائل طلب کر لیے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پہلے ہی کہا تھا مذاکرات کو تاخیری حربے کے طورپر استعمال نہ کیا جائے، حکومت کی جو سوچ کل دیکھی اگر وہی رہتی ہے تو مذاکرات کی مزید نشستیں بے معنی دکھائی دیتی ہیں۔ ایک بیان میں شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ جوکچھ کہنا تھا اور جو میزپر رکھنا تو وہ ہم نے مذاکرات میں رکھ دیا، حکومتی حلقوں نے مذاکرات کو سبوتاژ کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کی، مذاکرات سے پہلے خواجہ آصف، جاویدلطیف کی گفتگو دیکھ لیں، مولانا فضل الرحمان کا رویہ دیکھ لیں، حکومتی نمائندوں کے رویوں اور گفتگو کے باوجود ہم نے کوشش کی۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ایک طرف مذاکرات اور دوسری طرف ہمارے گھروں پر حملے کیے گئے،گھروں پر حملوں کے باوجود مذاکرات جاری رکھے تاکہ قوم کواس ہیجانی صورت حال سے نکالیں، مئی کے انتخابات کیلیے ہم تیارہیں، ہم نے لچک کا مظاہرہ کرتے ہوئے حکومتی نقطہ نظرکو سمجھنے کی کوشش کی، آئین کے دائرے میں رہتے ہوئے جو قانونی رکاوٹیں ہیں اس کا حل بھی پیش کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ مذاکرات کے لیے جو تین نشستیں ہوئی ہیں اس کا خلاصہ سپریم کورٹ کو تحریری طورپر دیں گے، عدالت کوبتائیں گے مذاکرات سے متعلق مشورے پر ہم نے عمل کرنے کی کوشش کی، عدالت کو آگاہ کریں گے مذاکرات کے حوالے سے خاطر خواہ نتائج دکھائی نہیں دے رہے۔ انہوں نیکہا کہ ہم سپریم کورٹ کے پاس جائیں گے اورکہیں گے جو آئین کہتا ہیآپ وہ کرلیں، سپریم کورٹ کوکہیں گے قوم آئین کا دفاع کرے گی اور سپریم کورٹ کے فیصلے کا ساتھ دے گی، یہ حکومت مایوسی میں کسی بھی حدتک جاسکتی ہے، یہ نہیں ہوسکتا کہ آپ سپریم کورٹ کے ججوں کوبلاکر ان کی بیتوقیری کریں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
اسلام آباد ہائیکورٹ نے اداروں میں بغاوت پر اکسانے کے کیس میںتنبیہ کی ہے کہ عدالتی اوقات میں عمران خان پیش نہ ہوئے تو عبوری ضمانت خارج کر دیں گے،عداتوں کا مذاق بنا کر رکھا ہوا ہے، ہائیکورٹ کو سول کورٹ سمجھ رکھا ہے کیا؟،یا ہم نیچے آگئے ہیں یا وہ اوپر آ گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں اداروں میں بغاوت پر اکسانے کے کیس کی سماعت شروع ہوئی تو عمران خان کی ذاتی حیثیت میں عدم پیشی پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا۔ چیف جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا کہ کہاں ہیں درخواست گزار؟ وکیل نعیم حیدر پنجوتھہ نے کہا کہ وہ نہیں آسکے اس لیے استثنی کی درخواست دائر کی ہے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ کہاں ہے استثنی کی درخواست، جس پر وکیل نے جواب دیا کہ درخواست دائر ہوگئی ہے۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ عدالتی وقت تک درخواست گزار عمران خان پیش نہ ہوئے تو عبوری ضمانت خارج کر دیں گے، عداتوں کا مذاق بنا کر رکھا ہوا ہے، ہائیکورٹ کو سول کورٹ سمجھ رکھا ہے کیا؟ عدالتوں کو مذاق بنا کر رکھ دیا ہے۔ یا ہم نیچے آگئے ہیں یا وہ اوپر آ گئے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
لاہور کی احتساب عدالت نے منی لانڈرنگ ریفرنس میں حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی۔ لاہور کی احتساب عدالت کے جج قمر الزمان نے وزیراعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس پر سماعت کی۔ سابق وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز کے وکیل نے حاضری معافی کی درخواست دائر کرتے ہوئے مقف اختیار کیا کہ حمزہ شہباز کمر کی تکلیف کے باعث پیش نہیں ہو سکتے، ڈاکٹر نے انہیں آرام کا مشورہ دیا ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت حمزہ شہباز کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرے، عدالت نے حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی۔ وزیر اعظم شہباز شریف کی جگہ پیشی کے لیے ان کے پلیڈر انوار حسین پیش ہوئے۔ عدالت نے شریک ملزمان سلمان شہباز اور ہارون یوسف سے متعلق سپلیمنٹری رپورٹ پیش کرنے پر نیب نے ایک ہفتے کی مہلت مانگ لی۔ عدالت نے شریک ملزمان سلمان شہباز اور ہارون یوسف سے متعلق سپلیمنٹری رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے مزید سماعت 10 مئی تک ملتوی کر دی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی