• Columbus, United States
  • |
  • ٢٠ نومبر، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | سی-پیک

چین کا جاپان کی جانب سے تابکار پانی سمندر بر...

جنیوا(شِنہوا) چین نے فوکوشیما سے جوہری آلودہ پانی کو سمندر میں چھوڑنے کے جاپان کے یکطرفہ فیصلے کی بھرپورمخالفت کی ہے۔ جنیوامیں منعقد ہونے والی 76 ویں عالمی صحت اسمبلی (ڈبلیو ایچ اے) میں اس  سے متعلقہ  مباحثے میں حصہ لیتے ہوئے چینی مندوب نے کہا کہ  فوکوشیما کے ساحل کے ساتھ تیز سمندری لہروں کی وجہ سے تابکاری سے آلودہ پانی چھوڑے جانے کے 10 سالوں میں تابکاری دنیا بھر کے پانیوں میں پھیل جائے گی، مندوب نے مزید کہا کہ یہ اقدام تمام بنی نوع انسان کے لیے خطرات کا باعث ہے  اور یہ جاپان کا نجی معاملہ نہیں، بلکہ ایک اہم مسئلہ ہے جس سے عالمی صحت عامہ متاثرہوگی۔

بہت سے ممالک اور اسٹیک ہولڈرز کی جانب سے شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے، مندوب نے جاپان پر زور دیا کہ وہ تمام فریقوں کے ساتھ معاہدہ ہونے تک  یکطرفہ طور پر جوہری آلودہ پانی کو خارج نہ کرے۔ جاپانی مندوب کی جانب سے دفاع کے جواب میں، چینی مندوب نے کہا کہ دفاع کو مختصراً ایسے بیان کیا جاسکتا ہے کہ  "پانی کا معیار غیر زہریلا ہے اور خارج ہونے والا مادہ مناسب ہے"  لیکن جاپانی مندوب نے جو کہا وہ مکمل طور پر ناقابل قبول ہے اور انہیں دوسروں کے سوالات کے ایسے جواب دیناچاہئیں جس سے وہ  قائل ہوسکیں۔ 

۳۰ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

روس-ماسکو-ڈرون حملہ

روس کے دارلحکومت ماسکو میں ڈرون حملے کی جگہ پر آگ بجھانے والا عملہ کام کر رہا ہے جہاں منگل کی صبح  ڈرون حملے سے کئی عمارتوں کو معمولی نقصان پہنچا۔(شِنہوا)

۳۰ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

روس-ماسکو-ڈرون حملہ

روس کے دارلحکومت ماسکو میں ڈرون حملےکی جگہ پر متاثرہ عمارت دیکھی جا سکتی ہے جہاں منگل کی صبح  ڈرون حملے سے کئی عمارتوں کو معمولی نقصان پہنچا۔(شِنہوا)

۳۰ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکہ - میساچوسٹس - میموریل ڈے

امریکی ریاست میساچوسٹس کے شہر بوسٹن کے بوسٹن کامن میں مرنے والے فوجیوں کی  یاد میں رکھے گئے 37 ہزار جھنڈے دیکھے  جا سکتے ہیں۔(شِنہوا)

۳۰ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

لبنان-بیروت- اقوام متحدہ کے امن فوجیوں کا عا...

لبنان کے شہر ناقورہ میں اقوام متحدہ کے امن فوجیوں کے عالمی دن کے موقع پر ایک تقریب سے لبنان میں اقوام متحدہ کی عبوری فورس (یو این آئی ایف آئی ایل) کے کمانڈرآرولڈو لازارو سانز خطاب کررہے ہیں۔(شِنہوا)

۳۰ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں بس کھائی میں ج...

نئی دہلی(شِنہوا)بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں ایک بس پل سے پھسل کرکھائی میں جا گری جس سے کم  سے کم 10 افراد ہلاک اور 55 زخمی ہو گئے۔

مقامی پولیس کے مطابق حادثہ منگل کو جھجر کوٹلی کے علاقے میں پیش آیا جہاں بس پنجاب سے زائرین کو بھارت کے زیرانتظام کشمیر کےعلاقے کٹرا میں ہندوؤں کے مندرلے جارہی تھی۔

ایک سینئر مقامی پولیس اہلکار چندن کوہلی نے میڈیا کو بتایا کہ تمام زخمیوں کو نکال کر گورنمنٹ میڈیکل کالج ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور کچھ زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

کوہلی کے مطابق بس میں مقررہ حد سے زیادہ مسافر سوار تھے۔

حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تفتیش جاری ہے۔

۳۰ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کے لاجسٹک سیکٹر میں روں سال کے پہلے 4 ما...

بیجنگ(شِنہوا)چین کے لاجسٹکس سیکٹر میں رواں سال کے پہلے چار مہینوں میں مسلسل ترقی دیکھی گئی۔

چائنہ فیڈریشن آف لاجسٹکس اینڈ پرچیزنگ کے منگل کو جاری اعداد و شمار کے مطابق سوشل لاجسٹکس اس عرصے کے دوران گزشتہ سال کی نسبت 4.4 فیصد بڑھ کر1 ہزار76کھرب یوآن (تقریباً 151 کھرب 90 ارب ڈالر) تک پہنچ گئی۔

جنوری تا اپریل کی مدت میں صنعتی مصنوعات کی لاجسٹکس میں گزشتہ سال کی نسبت 3.6 فیصد اضافہ ہوا جو پہلی سہ ماہی کے مقابلے میں 0.6 فیصد زیادہ ہے۔

لاجسٹکس انڈسٹری کی کل آمدنی میں رواں برس کے پہلے چار مہینوں میں گزشتہ سال کی نسبت 7.5 فیصد اضافہ ہوا جو پہلی سہ ماہی کے مقابلے میں 0.8 فیصد زیادہ ہے۔

۳۰ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی نائب وزیر اعظم کا عالمی ترقی میں نیو ڈو...

شنگھائی(شِنہوا)چین کے نائب وزیراعظم ڈنگ شوئی شیانگ نے امید ظاہر کی ہے کہ نیوڈویلپمنٹ بینک (این ڈی بی)عالمی ترقی کےنئے دور کی تشکیل کےلیے تمام فریقوں کے ساتھ اشتراک کرے گا۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن ڈنگ نے شنگھائی میں منعقدہ بینک کے آٹھویں سالانہ اجلاس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران  بینک کو برکس ممالک کے درمیان تعاون کے لیے ایک اہم سنگ میل قرار دیتے ہوئے کہا کہ این ڈی بی کثیرالجہتی ترقیاتی اداروں کے درمیان ایک اہم ابھرتی ہوئی قوت بن گیا ہے جس کا اثر پوری دنیا میں مسلسل پھیل رہا ہے۔

انہوں نے عالمی ترقی اور تعاون کے لیے  تعاون کو وسعت دینے، اقتصادی ترقی، لوگوں کے روزگار، سائنس و ٹیکنالوجی کی اختراع اور موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے بینک کے رکن ممالک کے درمیان ٹھوس تعاون کو فروغ دینے پر زور دیا۔

۳۰ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین نے زمین کے اندر انتہائی گہرے سوراخ کے لی...

ارمچی (شِنہوا) چین کے شمال مغربی سنکیانگ ویغورخود اختیارعلاقے کے تارم طاس میں سائنسی تحقیق کے لیے ملک کے پہلے 10ہزارسے زائد میٹر گہرے زمینی سوراخ کے لیے کھدائی شروع ہو گئی ہے۔ آپریشن منگل کی صبح 11 بج کر46منٹ پر شروع ہوا جو چین کی زمین کی گہرائیوں میں دریافتوں کے حوالے سے ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے، یہ سطح زمین کے نیچے ہمارے سیارے کے علاقوں کا مطالعہ کرنے کا ایک بے مثال موقع بھی فراہم کرتا ہے۔

11ہزار 100 میٹر ڈیزائن کی گہرائی کے ساتھ، بورہول چین کے سب سے بڑے صحرا تکلامکان کے اندرونی علاقے میں واقع ہے۔ ڈرلنگ کے دوران، ڈرل بٹس اور 2ہزار ٹن سے زیادہ وزنی ڈرل پائپ، کریٹاسیئس سسٹم سمیت 10 سے زیادہ براعظمی تہوں کے اندر جاتے ہوئے زمین کی گہرائی میں جائیں گے۔  

چینی صدر کا ملک کو تعلیمی میدان میں سرکردہ م...

بیجنگ (شِنہوا) چین کے صدر اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ نے چین کو تعلیم کے میدان میں ایک سرکردہ ملک بنانے کی کوششوں کو تیز کرنے پر زور دیا ہے۔ سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے گروپ اسٹڈی سیشن کی صدارت کرتے ہوئے، صدر شی نے کہا کہ یہ مقصد ہر لحاظ سے ایک عظیم جدید سوشلسٹ ملک کی تعمیر کے لیے ایک اسٹریٹجک پیش خیمہ کے طور پر کام کرتا ہے، جو سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبہ  میں زیادہ خود انحصاری اور طاقت کے حصول کے لیے ایک اہم معاون ہونے کے ساتھ سب کے لیے مشترکہ خوشحالی کو فروغ دینے کا ایک مؤثر ذریعہ ہے۔ صدر شی نے تمام محاذوں پر چینی قوم کی تجدید نو کے لیے مضبوط تعاون فراہم کرنے کے لیے تعلیمی شعبے کو جدید بنانے کے کام کو  تیز کرنے پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ چین نے دنیا کا سب سے بڑا تعلیمی نظام قائم کیا ہے اور وہ  تعلیم میں جدیدیت کی مجموعی سطح کے لحاظ سے اعلیٰ درمیانے درجے کے ممالک کی صف میں شامل ہے اور یہ کہ چین عالمی تعلیمی انڈیکس میں 23ویں نمبر پر ہے، جو 2012 کے مقابلے میں 26 درجے اوپر ہے۔ صدر شی نے کہا کہ یہ پوری طرح سے ظاہر کرتا ہے کہ چینی خصوصیات کا حامل سوشلسٹ تعلیم کا راستہ بالکل درست ہے۔ 

۳۰ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

شام ۔ حسکہ۔ مہاجر ۔ خیمہ بستی

شام، شمال مشرقی صوبہ حسکہ کی الہول مہاجر خیمہ بستی میں بچوں کو دیکھا جاسکتا ہے۔ (شِںہوا)

۳۰ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین۔ گوانگ ڈونگ ۔ ژین جیانگ ۔ فضائی نظارہ

چین ، جنوبی صوبہ گوانگ ڈونگ کے شہر ژین جیانگ کی کاؤنٹی شوئے وین  کے قصبے جیاؤ وے میں سیاحوں کو تفریح کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔(شِنہوا)

۳۰ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین۔ گوانگ ڈونگ ۔ ژین جیانگ ۔ فضائی نظارہ

چین ، جنوبی صوبہ گوانگ ڈونگ کے شہر ژین جیانگ کی کاؤنٹی شو وین کے قصبے شی لیا ن میں واقع مچھلیوں کے ایک فارم میں ماہی گیری عملہ مچھلیوں کو خوراک دے رہا ہے۔(شِنہوا)

۳۰ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

نیپال میں پائیدار ترقی کے لئے چینی تعاون سے...

کٹھمنڈو(شِنہوا) نیپال میں پائیدار ترقی کے لیے چین کی مالی اعانت سے پہلے نمائشی گاؤں کا باضابطہ افتتاح کر دیا گیا ہے جس میں تقریباً 10 ہزار افراد شامل ہیں۔

یہ نمائشی  گاؤں کٹھمنڈو وادی کے شمال میں تاراکیشور بلدیہ میں واقع ہے اور اسے چائنہ فاؤنڈیشن فار رورل ڈیویلپمنٹ (سی ایف آر ڈی) کی حمایت حاصل ہے۔

سی ایف آر ڈی کے سیکرٹری جنرل چھن ہونگ تاؤ نے کہا ہے کہ چینی فاؤنڈیشن نے 4 ہزار 500 گھروں میں پینے کے پانی کا منصوبہ شروع کرنے کے ساتھ ساتھ 16 مقامی اسکولوں کو غذائیت سے بھرپور کھانا فراہم کرنے کے لئے سمائلنگ چلڈرن منصوبہ شروع کیا ہے۔

اس کے علاوہ پرائمری اسکول کے طالب علموں کے بنیادی سیکھنے کے حالات کو بہتر بنانے کے مقصد سے پانڈا پیک منصوبہ اور 80 نوجوان طالب علموں کے لئے سبزیوں کے پودے لگانے کا تربیتی پروگرام شروع کیا ہے۔

نیپال میں چین کے سفیر چھن سونگ نے نمائشی گاؤں کو غربت کے خاتمے میں چین اور نیپال کے تعاون کے لئے ایک نیا نقطہ آغاز قرار دیا۔

چھن نے اس موقع پر کہا کہ ہم مفید تجربے کا اشتراک کرنے اور اپنی صلاحیت کے مطابق نیپال کو مدد فراہم کرنے کے لئے تیار ہیں۔

تاراکیشور بلدیہ کے میئر کرشنا ہری مہاراجن نے پینے کے پانی کے منصوبے کے لئے سی ایف آر ڈی کی حمایت کی تعریف کی۔

انہوں نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے لوگوں کو پینے کا پانی فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح رہی ہے۔

نیپال حکومت کے سابق چیف سیکرٹری اور چین میں سابق سفیر لیلا منی پوڈیال نے 2015 کے شدید زلزلوں اور نوول کرونا وائرس کے دوران نیپال کے لئے چین کی حمایت کو یاد کرتے ہوئے بلدیہ پر زور دیا کہ وہ سی ایف آر ڈی کی حمایت کا زیادہ سے زیادہ استعمال کرتے ہوئے مثال قائم کرے۔

چین کا بین الاقوامی درآمدات نمائش روڈ شو کا...

ڈبلن (شِنہوا) آئرلینڈ کی کمپنیز کو چھٹی چائنہ بین الاقوامی درآمدات نمائش (سی آئی آئی ای) میں شرکت کے لئے متوجہ کرنے کی غرض سے ایک روڈ شو کا انعقاد کیا گیا ہے۔

آئرلینڈ کے تقریباً 100 کاروباری نمائندوں نے اس تقریب میں شرکت کی  جس کا اہتمام سی آئی آئی ای بیورو اور آئرلینڈ میں چینی سفارت خانہ نے مشترکہ طور پر کیا تھا۔

چینی سفارت خانہ کے کمرشل قو نصلر وانگ جیاباؤ نے روڈ شو میں کہا کہ سی آئی آئی ای چین کے لیے عالمی سطح پر اپنی وسیع مارکیٹ کا اشتراک کرنے کا ایک اہم پلیٹ فارم ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ چین اب آئرلینڈ کی پانچویں سب سے بڑی برآمدی مارکیٹ ہے اور ایشیا بحرالکاہل کے خطے میں سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے۔

سی آئی آئی ای بیورو کے ڈپٹی ڈائریکٹر لیو فوشو نے کہا کہ آئرلینڈ کی بہت سی نئی مصنوعات ، ٹیکنالوجیز اور خدمات کا نمائش کے ذریعے چینی مارکیٹ میں کامیابی سے داخلہ ہوا ہے۔

آئرش فوڈ بورڈ کے گلوبل بزنس ڈیویلپمنٹ کے ڈائریکٹر شین ہیمل نے کہا کہ چین، آئرلینڈ کے کھانوں اور مشروبات کے شعبے کے لئے ایک ترجیحی مارکیٹ ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال چین کو آئرلینڈ کے کھانے اور مشروبات کی برآمدات کی مالیت 68 کروڑ یوروز (72 کروڑ 80 لاکھ امریکی ڈالرز) سے زیادہ تھی۔

رواں ماہ کے اوائل میں بیجنگ اور شنگھائی کے دورے کے دوران ہیمل نے کہا تھا کہ یہ بات بالکل واضح ہے کہ پہلے سے کہیں زیادہ مواقع اور مشترکہ ترقی موجود ہے۔

اس تقریب میں آئرلینڈ کی 7 کمپنیز اور تنظیموں بشمول ایکسینچر اور پاورزکورٹ ڈسٹیلری نے سی آئی آئی ای بیورو کے ساتھ تعاون کے معاہدوں پر دستخط کیے۔

چین دنیا کو جدیدیت کا نیا راستہ فراہم کرتا ہ...

استنبول (شِنہوا) ترکیہ کے بین الاقوامی تعلقات کے ایک ممتاز اسکالر نے کہا ہے کہ چین نے قومی ترقی کے متعدد محاذوں پر کامیابیاں حاصل کی ہیں اور دنیا کو جدیدیت کا ایک نیا راستہ فراہم کیا ہے۔

انقرہ میں قائم مڈل ایسٹ ٹیکنیکل یونیورسٹی کے ماہر تعلیم اور ترک فارن پالیسی انسٹی ٹیوٹ کے صدر حسین باگسی نے ایک حالیہ انٹرویو میں شِنہوا کو بتایا کہ چین نہ صرف ٹیکنالوجی یا سماجی ترقی کے شعبے میں بلکہ تقریباً تمام شعبوں میں ترقی کر رہا ہے۔

باگسی نے کہا کہ انسانی حقوق، غربت کے خاتمے، تعلیم، سماجی تحفظ، صحت اور قومی اتحاد میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے۔ انہوں نے غربت کے مکمل خاتمے، لوگوں کے حقوق کے تحفظ اور تعلیم و صحت کی خدمات کو وسعت دے کر انسانی حقوق کے فروغ میں چین کی نمایاں کامیابیوں کو اجاگر کیا۔

باگسی نے کہا کہ چین دنیا کو جدیدیت کا ایک متبادل راستہ فراہم کر رہا ہے جو مغربی دنیا سے مختلف ہے جس کی عالمی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔

اسکالر نے ترقی پذیر ممالک کو جدید بنانے کے لئے چین کے شاندار تعاون کو بھی سلام پیش کیا جس میں وافر فنڈنگ اور کریڈٹ فراہم کیے گئے ہیں۔

باگسی نے چین اور دیگر ترقی پذیر ممالک کے درمیان تعاون کے بنیادی شعبوں کے طور پر تعلیم سے لے کر صحت اور زراعت تک مختلف شعبوں کا حوالہ دیا۔

انہوں نے  کہا کہ یقیناً افریقہ، ایشیا اور لاطینی امریکہ میں بہت سے ممالک چین کو جدید کاری کے لئے ایک متحرک بیرونی عنصر کے طور پر دیکھتے ہیں کیونکہ چین متعدد قر ضہ جات اور  بنیادی ڈھانچے کی مدد فراہم کرتا ہے۔

چین، مسافروں کی آمدورفت میں 140 فیصد اضافہ

بیجنگ (شِنہوا) وزارت ٹرانسپورٹ نے کہا ہے کہ چین نے گزشتہ ماہ تجارتی نقل و حمل کے ذریعے مجموعی طور پر 78 کروڑ مسافروں کے سفر کو نمٹایا جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 141.1 فیصد زیادہ ہے۔

وزارت کے اعداد و شمار کے مطابق ہر  قسم کی تجارتی نقل و حمل میں سڑک کے ذریعے  سفر کی تعداد 49.7 فیصد اضافے کے ساتھ 38 کروڑ تک پہنچ گئی جبکہ آبی گزرگاہوں کے سفر کی تعداد 403.7 فیصد اضافے کے بعد 2 کروڑ 17 لاکھ 60 ہزار ہوگئی۔

اپریل میں شہری علاقوں میں مجموعی طور پر 8.24 ارب مسافر دورے ہوئے جو گزشتہ سال کی نسبت 47.9 فیصد زیادہ ہے۔ بحری جہازوں  کے سفر میں سب سے زیادہ اضافہ ہوا ہے جس کے بعد دوسرے نمبر پر شہری ریل ٹرانزٹ نقل و حمل ہے۔

وزارت کے اعداد و شمار کے مطابق کارگو کے حجم کے ساتھ ساتھ بندرگاہوں پر کارگو  نقل وحمل  نے اس مدت کے دوران دو عددی اضافہ برقرار رکھا۔

وزارت کے مطابق ٹرانسپورٹ میں مقرر کردہ اثاثوں کی سرمایہ کاری گزشتہ ماہ 315 ارب یوآن (تقریباً44.48 ارب امریکی ڈالرز) تک پہنچ گئی جو گزشتہ سال کی نسبت 13.6 فیصد زیادہ ہے۔

۳۰ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کروشیا۔ چینی برج ۔ مقابلہ

کروشیا، جامعہ زغرب کے کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ میں چینی زبان میں مہارت کے مقابلے "چینی برج" میں شریک ایک امیدوار اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کررہی ہے۔ (شِنہوا)

چینی وزیر دفاع شنگریلا مذاکرات میں شرکت کریں...

بیجنگ (شِنہوا) چینی وزیر برائے قومی دفاع لی شانگ فو سنگاپور میں ہونے والے 20 ویں شنگریلا مذاکرات میں شرکت کریں گے اور 31 مئی سے 4 جون تک سنگاپور کا دورہ کریں گے۔

وزارت قومی دفاع کے ترجمان تان  کیفی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اس تقریب میں لی تقریر کریں گے اور متعلقہ ممالک کے وفود کے سربراہان سے ملاقات کریں گے۔

تان  نے کہا کہ لی کے سنگاپور کے دورے کے دوران وہ سنگاپور کی حکومت اور اس کے دفاعی محکموں کے رہنماؤں کے ساتھ اجلاسوں میں شرکت کریں گے اور بات چیت کریں گے۔

۳۰ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین نے انسان بردار خلائی جہاز شین ژو۔ 16 لان...

جیوچھوان (شِنہوا) چین نے  3 خلابازوں کے ساتھ شین ژو -16 انسان بردار خلائی جہاز لانچ کردیا ہے جو 5 ماہ تک خلائی اسٹیشن پر قیام کر ے  گا۔

چائنہ مینڈ اسپیس ایجنسی  نے منگل کے روز بتایا کہ یہ خلائی جہاز لانگ مارچ ۔2 ایف راکٹ کے ذریعے خلا میں بھیجا گیا اور اس نے  صبح 9 بج کر 31 منٹ (بیجنگ وقت) پر چین کے شمال مغربی جیو چھوان سیٹلائٹ لانچ مرکز سے اڑان بھری۔

چائنہ مینڈ اسپیس ایجنسی نے بتایا کہ لانچ کے تقریباً 10 منٹ بعد شین ژو-16 راکٹ سے الگ ہو کر مقرر کردہ مدار میں داخل ہوگیا۔ لانچ کامیاب رہی اور عملے کے ارا کین خیریت سے ہیں۔

مدار میں داخل ہونے کے بعد شین ژو -16 خلائی جہاز خلائی اسٹیشن کے امتزاج کے ساتھ تیز رفتار، خودکار طریقے سے لنگرانداز ہوگا اور شین ژو -16 کا عملہ شین ژو-15 کے عملے کے ساتھ مدار میں گردش کرے گا۔

شین ژو -16 کے خلاباز منصوبہ کے مطابق مختلف شعبوں میں بڑے پیمانے پر مدار میں تجربات کریں گے۔ توقع ہے کہ وہ نئے کوانٹم مظاہرے کے مطالعہ ، اعلیٰ سطح کی خلائی ٹائم فریکوئنسی نظام ، عمومی اضافیت کی تصدیق اور زندگی کی ابتدا بارے مطالعہ میں اعلیٰ سطح کی سائنسی کامیابیاں حاصل کریں گے۔

عملہ جنگ ہائی پھینگ ، ژو یانگ ژو اور گوئی ہائی چھاؤ پر مشتمل ہے جو شین ژو ۔17 اور تیان ژو۔ 5 مال بردار جہاز کے لنگرانداز ہونے کے علاوہ شین ژو۔ 15 اور تیان ژو۔ 5 کی روانگی کا مشاہدہ کرے گا۔

یہ چین کے خلائی اسٹیشن کے اطلاق اور ترقی کے مرحلے میں داخل ہونے کے بعد پہلا عملہ بردار مشن ہے جبکہ ملک کے انسان بردار خلائی پروگرام کی منظوری اور آغاز کے بعد سے 29 واں پرواز مشن ہے۔

یہ لانچ لانگ مارچ کیریئر راکٹ سیریز کا 475 واں پرواز مشن بھی ہے۔

خلائی اسٹیشن کا امتزاج اب ملاقات اور لنگرانداز ہونے کے لئے مدار میں موجود ہے۔ یہ درست حالت میں ہے اور یہ شین ژو -16 کے لنگرانداز ہونے اور عملے کے داخل ہونے کا منتظر ہے۔

۳۰ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کینیڈا کے شہر ہیلی فیکس میں جنگل میں لگی آگ...

کینیڈا کے شہر ہیلی فیکس میں جنگل میں لگنے والی آگ کے باعث ایک ہفتے کے لیے ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے،حکومت نے جنگل میں لگنے والی آگ کی وجہ سے مکینوں کے انخلا اور بجلی منقطع ہونے کی وجہ سے شہر میں ایک ہفتے کے لیے ہنگامی حالت کا اعلان کیاہے،اطلاعات کے مطابق آگ رہائشی علاقوں تک پھیل گئی اور شہر بھر میں آسمان پر دھوئیں کے باعث سانس لینا بھی مشکل ہو گیا ہے، ہیلی فیکس میونسپلٹی نے رہائشیوں پر کھڑکیاں اور دروازے بند رکھنے اور موسم کی صورتحال بہتر ہونے تک گھر میں ہی مقیم رہنے پر زور دیا ہے ،ویسٹ ووڈ ہلز میںآگ لگنے کی وجہ سے 10گھر جل کر خاکستر ہوگئے ہیں، کینیڈا کے مغربی صوبے البرٹا میں 5مئی کو جنگلات میں لگنے والی آگ کے باعث ہنگامی حالت کا اعلان کر دیا گیا جبکہ ہزاروں ہیکٹر اراضی راکھ میں تبدیل ہو گئی ہے ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۰ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

آب زم زم کو حاجیوں کے رہائش گاہوں تک پہنچانے...

مکہ مکرمہ میں زمزم الیکٹرانک پلیٹ فارم کا آغاز کردیا گیا، اس پلیٹ فارم کا مقصد تکنیکی نظام کے ذریعے اعلی ترین معیار کے مطابق تیار زمزم کے پانی کی بوتلیں بغیر کسی رکاوٹ کے عازمین کی رہائش گاہوں تک پہنچانا ہے،زمزم کمپنی حکام نے کہا ہے کہ زمزم پلیٹ فارم کے ذریعے تمام حاجیوں کی رہائش گاہوں کی رجسٹریشن اور ان کا ڈیٹا مکمل کیا جائے گا اور اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ الیکٹرانک ٹریک اور مرکزی حج پلیٹ فارم کا ڈیٹا ایک جیسا ہو،وزارت حج و عمرہ کی طرف سے رہائش گاہوں کو الیکٹرانک طریقے سے نمبر دیے گئے ہیں، انہوں نے کہا یہ حج سیزن کا آفیشل پلیٹ فارم ہے جو حجاج کے گھروں تک آب زم زم کی ترسیل کو یقینی بنائے گا، اس میں اعداد و شمار کو دیکھا جائے گا اور کام کی رفتار کو بہتر بنایا جائے گا، یہ پلیٹ فارم انٹرنیٹ کے ساتھ اور اس کے بغیر بھی کام کرتا ہے جس کا مقصد بغیر کسی تاخیر یا خلل کے کام جاری رکھنا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۰ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

طالبان حکومت نے ملا محمد ناصر اخند کو نیا وز...

طالبان حکومت نے وزیراعظم کے بعد وزیر خزانہ بھی تبدیل کردیا، ملا محمد ناصر اخند نئے وزیر خزانہ ہوں گے،افغانستان کی طالبان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ٹوئٹر پیغام میں بتایا ہے ملا ناصر اخند کو وزیر خزانہ تعینات کردیا گیا ہے،افغانستان کی عبوری حکومت کی وزارت خزانہ کے ترجمان احمد ولی حقمل کے مطابق ناصر اخند اس سے قبل طالبان کیلئے اکنامک کمیشن کے نائب کی حیثیت سے فرائض انجام دے چکے ہی،ذبیح اللہ مجاہد کے مطابق ملا عبدالقادر ادریس کو نائب وزیر توانائی، پانی و بجلی اور نائب وزیر ریونیو و کسٹم کا قلمدان دیا گیا ہے،جبکہ بینک آف افغانستان کے دوسرے معاون حاجی عبدالقادر احمد کو وزارت خزانہ کے مالیاتی امور کا نائب مقرر کیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۰ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین نے اپنے پہلے شہری کو خلا باز کو اسپیس اس...

چین نے اپنیپہلے شہری کو خلا باز کو اسپیس اسٹیشن کیلئے بھیج دیا،مشن شینزو سیکسٹین نے جیوکوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے اڑان بھری ،مشن شینزوسیکسٹین میں تین خلا باز سوار ہیں جوزمین کے گرد چکر لگانے والے تیانگونگ خلائی اسٹیشن میں پہلے سے موجود خلابازوں کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے،یہ 2021 کے بعد سے خلائی اسٹیشن پر چین کا پانچواں انسان بردار مشن ہے،شینزو سیکسٹین کے خلاباز مدار میں بڑے پیمانے پر ٹیسٹ اور مختلف شعبوں میں تجربات کریں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۰ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

لیبیا ، 2015میں غیرملکیوں کے قتل اور بغاوت م...

لیبیا میں 2015میں غیرملکیوں کے قتل اور بغاوت میں ملوث 23افراد کو سزائے موت اور 14کو عمر قید کی سزاسنادی گئی،باغیوں کے ایک گروپ نے 2015میں طرابلس کے ایک ہوٹل مقیم غیرملکیوں پر حملہ کرکے قتل کرنے کے بعد ان کے سر قلم کردیئے تھے، سیرت شہر پر قبضہ بھی کیا تھا، ریاست کے خلاف بغاوت کرنے والوں کو گرفتار کرکے مقدمہ چلایا گیا،خیال رہے کہ طرابلس کے مذکورہ ہوٹل میں نہ صرف غیر ملکی کمپنیوں کے دفاتر واقع ہیں وہیں شہر میں موجود زیادہ تر غیر ملکی اسی ہوٹل میں قیام کرتے ہیں، اس کے علاوہ یہاں غیر ملکی سفارتکاروں اور سرکاری حکام کی آمد بھی باقاعدگی سے ہوتی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۰ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مقبوضہ کشمیر میں بس گہری کھائی میں جا گری، 1...

مقبوضہ جموں و کشمیر میں بس گہری کھائی میں گرنے سے 10 ہندو زائرین ہلاک،57 زخمی ہوئے،بھارتی میڈیا کے مطابق امرتسر سے آنے والی بس سرینگر ہائی وے پرجھجر کوٹلی کے قریب کھائی میں گری،ضلع ڈوڈہ میں گاڑی نالے میں گرنے سے ڈاکٹراور دوخواتین سمیت چار افراد ہلاک ہو گئے،میڈیا رپورٹس کے مطابق بس میں سوار ستر سے زائد زائرین ویشنو دیوی کے مندر پر جارہے تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۰ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکی سرگرمیوں پر نظر رکھنے کیلئے شمالی کور...

امریکی سرگرمیوں پر نظر رکھنے کیلئے شمالی کوریا جون میں اپنا پہلا فوجی جاسوسی سیٹلائٹ لانچ کرے گا،غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق شمالی کوریا نے تاحال اپنے فوجی جاسوس سیٹلائٹ کو خلا میں بھیجنے کی مقررہ تاریخ نہیں بتائی تاہم کہا جارہا ہے وہ جون میں اپنا سیٹلائٹ لانچ کرے گا،شمالی کوریا کے سینٹرل ملٹری کمیشن کے وائس چیئرمین نے امریکا اور جنوبی کوریا کی مشترکہ فوجی مشقوں کی مذمت کرتے ہوئے اسے کھلے عام جارحیت قرار دیا ہے،جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے مطابق شمالی کوریا کے سیٹلائٹس کی ممکنہ اشتعال انگیزی کی امریکی انٹیلی جنس حکام کے ساتھ نگرانی کررہے ہیں،دوسری جانب شمالی کوریا نے جاپان کو بھی اپنا بیلسٹک میزائل ڈیفنس سسٹم الرٹ رکھنے کو کہا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۰ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

فلوریڈا میں مسلح شخص کی فائرنگ سے بچوں سمیت...

امریکی ریاست فلوریڈا میں مسلح شخص کی فائرنگ سے بچوں سمیت 9افراد زخمی ہوگئے،امریکی ریاست فلوریڈا میں ہالی ووڈ بیچ روڈ پر میموریل ڈے کے موقع پر لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی، جہاں ایک مسلح شخص نے اندھا دھند فائرنگ کردی،پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ فائرنگ کے نتیجے میں 3بچوں سمیت 9افراد زخمی ہوگئے، فائرنگ کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا،فائرنگ کے واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد جائے وقوعہ پر پولیس کی بھاری نفری اور طبی عملے کو روانہ کیا گیا،ریسکیو اداروں نے فائرنگ سے زخمی ہونیوالوں کو ساحل سمندر پر ہی ابتدائی طبی امداد فراہم کیں، جن میں بچے بھی شامل ہیں، واقعے کے بعد فائرنگ کرنے والے ایک ملزم کو حراست میں لے لیا گیا ہے جبکہ ایک اور ملزم کی تلاش جاری ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۰ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سوڈان، فوجی دھڑوں کی جنگ نے دارفر کو اجاڑ دی...

سوڈان میں اقتدار پر قبضے کے لیے جاری فوجی دھڑوں کی جنگ نے سوڈان کے مغربی علاقے دارفر کو اجاڑ دیا،دارفر کے تمام دیہاتوں کو ملیشیاں نے تباہ کر دیا، امدادی ایجنسیوں نے دارفر میں انسانی تباہی کا خدشہ ظاہر کردیا،عالمی میڈیا کے مطابق دارفر میں وسیع پیمانے پر لوٹ مار اور اہم بنیادی ڈھانچے کی تباہی نے بہت سے لوگوں کو خوراک، صاف پانی اور ادویات سے محروم کر دیا ہے،سیٹلائٹ تصاویر میں بھی دارفر میں آگ سے خاکستر علاقوں کو دیکھا گیا، فوج اور پیراملٹری فوج کے درمیان جنگ بندی کے باوجود دارفر میں لڑائی جاری ہے،لڑائی کی وجہ سے انسانی امداد کے منتظر لاکھوں افراد کو ایک ماہ سے زیادہ عرصے سے کوئی امداد نہیں مل پائی، امداد نہ ملنے کی صورت میں انسانی تباہی کا خدشہ ہے،واضح رہے کہ سوڈان میں 15اپریل سے فوج اور پیراملٹری فورسز کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۰ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ایران ،مہسا امینی کی موت کی کوریج کرنے والی...

ایرانی حکام نے خاتون صحافی الہ محمدی کے مقدمے کی سماعت شروع کر دی ہے، جسے ان کے وکیل کے مطابق گذشتہ ستمبر میں مہسا امینی کی موت کی کوریج کرنے کے بعد گرفتار کیا گیا تھا،36سالہ اِلہ محمدی تہران کی ایک عدالت میں اپنے مقدمے کی سماعت کے پہلے سیشن میں پیش ہوئیں،خاتون صحافی کے وکیل شہاب مرلوجی نے فرانسیسی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہمقدمے کی آئندہ سماعت کی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا،مرلوجی نے مقدمے کے آغاز سے 24گھنٹے قبل اپنی گرفتاری کے بعد پہلی بار اپنے موکل سے ملنے کی اجازت حکام سے حاصل کی،روزنامہ "ھم مہین" سے منسلک خاتون صحافی الہ محمدی ان دو صحافیوں میں سے ایک ہیں جنھیں "اخلاقی پولیس" نے مذہبی لباس کی خلاف ورزی کی بنیاد پر گرفتار کی گئی مہسا امینی کی موت کی کوریج کرنے پر قید کیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۰ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اردن، بہن کو دفنانے کے چند گھنٹے بعد بھائیسی...

اردن کی عقبہ گورنری کے علاقے الشامیہ میں خلیل عبد النعیمات نامی نوجوان اپنی حقیقی بہن کو دفنانے کے چند گھنٹے بعد سیلابی ریلے میں ڈوب گیا،بد قسمت نوجوان کی بہن کا انتقال 28مئی اتوار کی شام ہوا اور پیر کی علی الصبح خلیل طوفانی بارشوں کے باعث آنے والے پانی کے ریلے میں ڈوب کر جاں بحق ہوگیا، عرب میڈیا کے مطابق 35سالہ خلیل زرعی کریڈٹ کارپوریشن میں کام کرتا تھا،اتوار کو وہ اپنی مرحوم بہن فائزہ کی تدفین کے لیے گیا ، سوگواروں کے جانے کے بعد خلیل نے قرآن کریم کی تلاوت کی ، بہن کو دفنانے کے بعدوہ قبرکے قریب بیٹھا رہا، اپنی بہن کی قبر پر وقت گزار کر خلیل قبرستان سے نکلا اور اس کے کچھ ہی دیر بعد شدیدبارش کے سیلابی ریلے میں بہہ گیا، متوفی کی لاش کو تلاش کر لیا گیا نوجوان کی ناگہانی موت کے بعد علاقے میں سوگ کی فضا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۰ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

نائیجیریا کے صدر کی تقریب حلف برداری میں سعو...

نائیجیریا کے صدر کی تقریب حلف برداری میں خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے ان کی نمائندگی سعودی نائب وزیر خارجہ انجینئر ولید الخیریجی نے کی،الخیریجی نے وفود کے سربراہوں کے ہمراہ دارالحکومت ابوجا میں نائیجیریا کے صدر کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی، اس موقع پر انہوں نے نائیجیریا کے صدر اور حکومت کو خادم حرمین شریفین اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کا تہنیتی پیغام اور مبارکباد پیش کی۔ سعودی قیادت کی طرف سے برادر ملک نائیجیریا کی قیادت کے لیے بھیجے گئے تہنیتی پیغام میں نائیجیریا کے عوام کی ترقی اور خوشحالی کیلیے نیک تمنائوں کا اظہار کیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۰ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

برطانوی وزیر اعظم رشی سنک کے دادا عسکریت پسن...

برطانوی وزیر اعظم رشی سنک کے دادا رام داس سنک ما ما عسکریت پسند اور کالعدم بھارتی تنظیم راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کا بھی حصہ تھے،رشی سونک کے دادا کے ماضی کی تفصیلات سے پردہ ایوارڈ یافتہ صحافی شیام بھاٹیا نے اٹھایا ہے، جو اپنی تحقیقات پرمبنی کتاب شائع کرنے والے ہیں،صحافی کی تحقیق کے مطابق برطانوی وزیراعظم کے دادا نوجوانی میں پنجاب سے نیروبی منتقل ہو گئے تھے جہاں وہ ما ما عسکریت پسندوں کو گوریلا تکنیک کی تربیت دیتے تھے،برطانوی نوآبادیاتی پے رول پر ہونے کے باعث رام داس اپنی سرگرمیاں انجام دے رہے تھے،رشی سونک کے دادا رام داس کا انتقال 80کی دہائی میں ہوا تھا، کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ ہندوستان کے ایک بچپن کے دوست مکھن سنگھ کے ذریعے کینیا کی آزادی کی لڑائی میں شامل ہوئے تھے، جو کینیا میں ایک معروف ٹریڈ یونینسٹ اور ما ما باغیوں کے ہمدرد تھے،آزادی کے بعد کینیا کے ہندوستانیوں کے لیے موافق نہ ہونے کے باعث وہ مختلف ممالک میں گئے اور1971میں وہ برطانیہ چلے گئے ان کے دو بیٹے یونیورسٹی میں زیر تعلیم تھے،ویدک سوسائٹی ہندو مندر کے قیام میں مدد دینے والے رام داس 63سال کی عمر میں انتقال کر گئے تھے،اسی سال 1980میں، رشی سونک کی پیدائش بھی ہوئی، جن کے والد، یشویر، رام داس کے نقش قدم پر چلتے ہوئے مندر کے ٹرسٹی بن گئے،مندر کے بارے میں دستاویزی فلم گزشتہ سال بنائی گئی تھی، جس میں سیاست داں کی تصاویر دکھائی گئی تھیں جن میں وہ ہندو اساطیر کے مناظر پیش کر رہے تھے،سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ رام داس کے آر ایس ایس کے ساتھ روابط وزیر اعظم کے لئے شرمندگی کا باعث بن سکتے ہیں کیونکہ اس گروپ پر ہندوستان میں اس کی انتہا پسندی کی وجہ سے تین بار پابندی عائد کی گئی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۰ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مصری صدر کا طیب اردوان سے ٹیلیفونک رابطہ، سف...

مصری صدر عبدالفتاح السیسی اور ان کے ترک ہم منصب رجب طیب ایردوان نے فوری طور پر سفارتی تعلقات کو اپ گریڈ کرنے اور سفیروں کے تبادلے شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے،مصری ایوان صدر کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ السیسی اور ایردون نے ٹیلیفونک گفتگو کے دوران اس بات کا اعادہ کیا کہ دونوں ملکوں اور مصری اور ترک عوام کے درمیان تاریخی گہرے تعلقات ہیں، دونوں رہنمائوں نے تعلقات کے رشتوں کو مزید مضبوط بنانے اور باہمی تعاون کو بڑھانے پر اتفاق کیا ہے،السیسی نے صدارتی انتخابات میں فتح اور نئی صدارتی مدت کے لیے ترکیہ کے صدر کے طور پر دوبارہ منتخب ہونے پر طیب اردوان کو فون کے دوران مبارکباد دی، واضح رہے 13اپریل کو مصر کے وزیر خارجہ سامح شکری نے اپنے ترک ہم منصب مولود چاوش اوغلو کی دعوت پر ترکی کے دارالحکومت انقرہ کا دورہ کیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۰ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

نئی دہلی ، بوائے فرینڈ کے ہاتھوں لڑکی کا بے...

بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں اتوار کی رات ایک لڑکی کا انتہائی بے دردی سے قتل کردیا گیا، قاتل کوئی اور نہیں بلکہ اس کا عاشق تھا،نئی دہلی کے شاہ آباد علاقے کی ایک گلی میں ساکشی نامی ایک 16سالہ لڑکی سڑک پر جارہی تھی، اسی دوران ساحل نامی 20سالہ نوجوان جو مبینہ طور پر اس کا عاشق تھا، اس نے اسے گلی میں ہی روکا، اس کے بعد ان دونوں میں بحث ہوئی،28مئی کی رات ساکشی اپنے دوست کی سالگرہ کی تقریب میں جانے کے لیے گھر سے نکلی تھی،اس دوران ساحل برہم ہوگیا اور 16سالہ ساکشی پر چاقو سے دیوانہ وار حملہ کرتے ہوئے اسے بے دردی سے قتل کر دیا، ساحل نے ساکشی پر 21مرتبہ چاقو کے وار کئے،افسوسناک بات یہ ہے کہ اس وقت گلی سے کئی لوگ گزر رہے تھے، لیکن کسی نے بھی ساحل کو روکنے یا پکڑنے کی ہمت نہیں کی،ساحل نے چاقو سے کئی وار کرنے کے بعد سڑک سے پتھر اٹھا کر ساکشی کے چہرے کو کئی بار کچلا۔ اس بے رحمانہ حملے کے نتیجے میں ساکشی موقع پر ہی دم توڑ گئی،ساحل جب ساکشی پر حملہ کر رہا تھا تو گلی میں موجود تمام لوگوں نے اس منظر کو فلم کی طرح دیکھا، مگر کسی نے بھی اسے روکنے کی کوشش نہیں کی، لیکن یہ سب اس گلی میں لگے سی سی ٹی وی کیمرے میں ریکارڈ ہو گیا،ملزم ساحل ساکشی کا قتل کرنے کے بعد موقع سے فرار ہوگیا،نئی دہلی پولیس نے ملزم کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دے کر اس کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے،نئی دہلی کی ڈی سی پی سمن نلوا نے ساکشی کے قتل پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ پولیس نے ملزم کی شناخت کرلی ہے اور بہت جلد اسے پکڑ لیا جائے گا،جس کے بعد دہلی پولیس نے ملزم ساحل کو گرفتار بھی کرلیا،پولیس نے ملزم کو ریاست اترپردیش کے بلند شہر سے گرفتار کیا ہے،دہلی پولیس کے اسپیشل کمشنر دیپیندر پاٹھک نے ملزم کی گرفتاری کی تصدیق کی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۰ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سوڈانی فوج اور آر ایس ایف کے درمیان جنگ بندی...

سوڈان کی فوج اور ریپڈ سپورٹ فورسز (آر ایس ایف )کی جانب سے جنگ بندی میں توسیع پر اتفاق کر لیا گیا،عربمیڈیاکے مطابق سوڈان کی فوج اور اس کی حریف نیم فوجی ریپڈ سپورٹ فورسز (آر ایس ایف)کے درمیان جنگ بندی میں پانچ دن کی توسیع کا اعلان سعودی عرب اور امریکا کی طرف سے ایک مشترکہ بیان میں کیا گیا،بیان میں کہا گیا ہے کہ اس توسیع سے مزید انسانی امداد، ضروری خدمات کی بحالی اور ممکنہ طویل مدتی توسیع پر بات چیت کے لیے وقت ملے گا،یہ پیشرفت اس وقت ہوئی جب دونوں فریقوں پر متزلزل جنگ بندی میں توسیع کے لیے دبا تھا جو پیر کو ختم ہونے والی تھی،اپریل کے وسط میں جنرل عبدالفتاح البرہان کی قیادت میں فوج اور آر ایس ایف کے رہنما جنرل محمد حمدان دگالو کے درمیان لڑائی شروع ہونے کے بعد سوڈان افراتفری کا شکار ہے،سوڈان کی طبی تنظیموں کے مطابق لڑائی کے دوران کم از کم 866شہری ہلاک اور ہزاروں زخمی ہوئے ہیں،تنازعہ نے دارالحکومت اور دیگر شہری علاقوں کو جنگ کے میدانوں میں تبدیل کر دیا ہے جس کی وجہ سے تقریبا 1.4ملین افراد سوڈان کے اندر اپنے گھر بار چھوڑ کر محفوظ علاقوں کی طرف یا پڑوسی ممالک میں جانے پر مجبور ہو گئے ہیں،اقوام متحدہ کی ایجنسیوں کے مطابق مکانات اور شہری بنیادی ڈھانچے کو تباہ کر دیا گیا ہے جس سے ہزاروں لوگ اپنے گھر چھوڑنے پر مجبور ہوئے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۰ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان سمیت دنیا بھر میں والدین کا عالمی دن...

پاکستان سمیت دنیا بھر میں والدین کا عالمی دن یکم جون کو منایا جائے گا اس دن کے منانے کا مقصدبچوں کی بہتر تربیت میں والدین کے کردار کو اجاگر کرنا ہے اس دن کے حوالے سے فیصل آباد سمیت ملک بھر میںسماجی تنظیموں کے زیر اہتمام مختلف تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا جس میں مقررین اچھی شخصیت کے نکھار میں والدین کے کردار کو خراج تحسین پیش کریں گے۔اقوام متحدہ کے زیر اہتمام پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم والدین2012ء سے منایا جا رہا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۰ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ایکسپورٹ سیکٹر کیلئے گیس پرسبسڈی بحال

ٹیکسٹائل انڈسٹری کی بحالی کیلیے حکومت نے ایکسپورٹ سیکٹرکے لئے ختم کی جانے والی گیس سبسڈی بحال کردی۔ ٹیکسٹائل انڈسٹری سمیت 5 ایکسپورٹ سیکٹر کو دو ماہ کے لئے گیس 13 کی بجائے 9 ڈالر فی یونٹ فراہم کی جائے گی،فیصل آباد کے صنعتکاروں نے بھی سکھ کا سانس لیا۔ صنعتکاروں کا کہنا ہے کہ ہم وزیرخزانہ کے شکرگزار ہیں، انرجی ریلیف سے ٹیکسٹائل انڈسٹری کی 1 بلین ڈالر کی ایکسپورٹ میں اضافہ کا امکان ہے۔ واضح رہے کہ حکومت نے رواں برس اپریل میں ایکسپورٹ سیکٹرز کے لئے گیس پر 80 ارب روپے کی سبسڈی ختم کی تھی جس سے 30 فیصد تک پروڈکشن میں کمی آئی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۰ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ٹائیفائیڈ کی نئی قسم کے کیسز میں اضافہ

کراچی سمیت سندھ بھر میں ٹائیفائیڈ کی نئی قسم ایکس ڈی آر کے کیسز میں مسلسل اضافہ ہوتا جارہا ہے، این آئی سی ایچ کی رپورٹ کے مطابق اپریل میں سب سے زیادہ 99 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔ ماہرین نے پانی ابال کر پینے کا مشورہ دیدیا۔ کراچی سمیت سندھ بھر میں ٹائیفائیڈ ایکس ڈی آر کے کیسز میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ نیشل انسٹیٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ (این آئی سی ایچ) نے ٹائیفائیڈ ایکس ڈی آر سے متعلق رپورٹ جاری کردی۔ این آئی سی ایچ کی رپورٹ کے مطابق رواں سال کے ابتدائی 4 ماہ میں ٹائفائیڈ ایکس ڈی آر کے 335 کیسز رپورٹ ہوئے، سب سے زیادہ 99 کیسز اپریل میں سامنے آئے جبکہ جنوری میں 63، فروری میں 89 اور مارچ میں 84 کیسز رپورٹ ہوئے۔ماہرین صحت نے شہریوں کو احتیاط کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ٹائیفائیڈ آلودہ پانی کے نتیجے میں پھیلتا ہے، شہری پانی ابال کر پیئیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ سیلف میڈیکشن اور ڈاکٹرز کی جانب سے اینٹی بایوٹکس استعمال کرنے کی تجویز کے نتیجے میں ٹائیفائیڈ ایکس ڈی آر پھیل رہا ہے، شہری اینٹی بایوٹک کے بے دریغ استعمال سے گریز کریں۔ ماہرین نے مزید کہا ہے کہ ٹائیفائیڈ کی نئی قسم ایکس ڈی آر پر اینٹی بایوٹک بے اثر ثابت ہورہی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۰ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

عمران خان انسداددہشتگری کی خصوصی عدالت میں پ...

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان انسداد دہشتگری کی خصوصی عدالت میں پیش ہو گئے،انہوں نے3مقدمات عبوری ضمانتوں کے ضمانتی مچلکے جمع کرادیے۔ چئیرمین پی ٹی آئی لاہورہائیکورٹ میں ظل شاہ کیس میں ضمانتی مچلکے جمع کروانے کیلئے روانہ ہوگئے۔ دوسری جانب لاہورجناح ہاوس پر حملے کی تحقیقات کرنے والی جوائنٹ انویسٹی گیشن (جے آئی ٹی )نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو شامل تفتیش کرنے کیلئے طلب کر رکھا ہے ۔ 9 مئی کے واقعات پر پنجاب حکومت نے 10 مختلف جے آئی ٹیز بنائی تھیں،عمران خان تھانہ سرورروڈ، شادمان اور ریس کورس سمیت دیگر تھانوں میں درج ہونے والے مقدمات میں نامزد ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۰ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

190 ملین پانڈ کیس،شیخ رشید نے نیب میں جواب ج...

نیشنل کرائم ایجنسی سے 190 ملین پاونڈ کیس میں نیب کی جانب سے طلب کئے جانے کے معاملے پر سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے اپنے وکیل کے ذریعے نیب میں جواب جمع کروا دیا۔ سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کے وکیل سردار شہباز خان نیب میں پیش ہوئے۔ شیخ رشید نے اپنے جواب میں کہا کہ وفاقی کابینہ میں یہ معاملہ آیا تو کابینہ میٹنگ میں موجود نہیں تھا، میرے پاس اس کیس سے متعلق کوئی ثبوت یا انفارمیشن نہیں۔ سربراہ عوامی مسلم لیگ کا اپنے جواب میں کہنا تھا کہ اس وقت کے احتساب وزیر شہزاد اکبر سے بھی تعلقات ٹھیک نہیں تھے اور شہزاد اکبر سے ان دنوں میری کوئی بات چیت بھی نہیں تھی۔ واضح رہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب ) نے سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کو منگل کو طلب کیا تھا، نیب حکام نے شیخ رشید کو کیس سے متعلقہ دستاویزات بھی ہمراہ لانے کی ہدایت کی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۰ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

جوڈیشل کمپلیکس ہنگامہ آرائی،اسد عمر کی دہشتگ...

جوڈیشل کمپلیکس ہنگامہ آرائی کیس میں انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما اسد عمر کی مقدمے میں مستقل ضمانت منظور کر لی۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج راجہ جواد عباس نے محفوظ فیصلہ سنایا، عدالت نے اسد عمر کی ضمانت کنفرم کی۔ نئے تعینات ہونے والے پراسیکیوٹر کی جانب سے اسد عمر کی ضمانت کی درخواست پر دوبارہ دلائل دئیے گئے۔ پراسیکیوٹر نے موقف دیا کہ کہا جا رہا ہے کہ ملزم اسلام آباد ہائیکورٹ میں موجود تھا، جوڈیشل کمپلیکس کے باہر موجود نہ ہونے کے باوجود بھی ضمانت نہیں دی جا سکتی، ملزم پر بھڑکانے اور اشتعال دلانے کے الزامات ہیں۔ عدالت نے استفسار کیا کہ اشتعال دلانے کا الزام ہے تو حراست میں لینا کیوں ضروری ہے؟ پراسیکیوٹر نے بتایا کہ انویسٹی گیشن کے لیے اسد عمر پولیس کو درکار ہیں، جوڈیشل کمپلیکس اور ہائیکورٹ کے درمیان فاصلہ ایک کلومیٹر کا ہے، ملزم آسانی سے جائے وقوعہ سے ہائیکورٹ پہنچ سکتا ہے، عدالت نے ریمارکس دئیے کہ میڈیا بھی بڑی تعداد میں اس روز جائے وقوعہ پر موجود تھا۔ وکیل اسد عمر نے کہا کہ کچھ گھروں میں بیٹھے لوگوں پر بھی ایف آئی آر درج کر دی گئیں، اسد عمر جوڈیشل کمپلیکس کی روڈ سے بھی اس روز نہیں گزرے، پراسیکیوٹر نے کہا کہ اسد عمر کی ہائیکورٹ میں موجودگی کے حوالے سے کوئی دستاویزی ثبوت نہیں دیا گیا۔ بعدازاں جوڈیشل کمپلیکس ہنگامہ آرائی کیس میں انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما اسد عمر کی مقدمے میں مستقل ضمانت منظور کر لی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۰ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں