• Columbus, United States
  • |
  • ١٨ نومبر، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | سی-پیک

اٹک،حسن ابدال دریائے ہرو میں نہاتے ہوئے باپ...

اٹک کے دریائے ہرو ڈوبتے ہوئے بیٹے کو بچاتے ہوئے باپ ڈوب گیا، ریسکیو حکام کے مطابق غوطہ خورٹیم نے بیٹے کو بچا لیا جبکہ باپ جاں بحق ہوگیا،ریسکیوحکام کا کہنا ہے کہ باپ مہتاب قریشی بیٹے کو بچاتے ہوئے ڈوبا،لاش اوربچ جانے والے بیٹے کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۱ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ کا پی ٹی آئی کے...

لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے تحریک انصاف کے 57کارکنان کی رہائی کا حکم دے دیا،ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ کے حکم پر احکامات جاری کیے،اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر کی جانب سے رہائی کے لیے پی ٹی آئی کے 57کارکنان کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کو بھیج دی گئی ہے۔خیال رہے کہ عدالت نے 3 ایم پی او آرڈر معطل کرکے 57پی ٹی آئی کارکنان کو رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۱ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اے این ایف کی ملک گیر کاروائیاں

اے این ایف نے قومی پرچم میں منشیات چھپا کر قطر اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی،ترجمان کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس کی منشیات کے خلاف ملک گیر کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ حالیہ آپریشن میں 8 کارروائیوں کے دوران 78کلو گرام سے زائد منشیات برآمد کرکے 8 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا،حکام نے جناح انٹرنیشنل ائرپورٹ کراچی پر واقع کوریئر آفس میں پارسل سے آئس برآمد کرلی۔ 800گرام آئس فلیگ اسٹکس میں چھپا کر قطر اسمگل کی جا رہی تھی۔ دوسری کارروائی میں حب میں واقع وندر کے قریب بس سے 4کلوگرام ہیروئن اور ایک کلوگرام آئس برآمد کرکے تربت کے رہائشی 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا،دریں اثنا موٹروے ٹول پلازہ اسلام آباد کے قریب کار سے 5 کلوگرام ہیروئن اور 6 کلوگرام چرس برآمد کرکے گاڑی میں سوار خیبر اور پشاور کے رہائشی 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ادھر مسری خان چوک پشاور کے قریب واقع گھر سے 21 کلوگرام ہیروئن برآمد کرکے پشاور کا رہائشی ملزم گرفتار کرلیا گیا،مانسہرہ میں بیدری چوک کے قریب مقامی منشیات فروش کے قبضے سے 300گرام چرس برآمد کرلی گئی۔ سیالکوٹ میں واقع کوریئر آفس میں پارسل سے ہیروئن برآمد کرلی گئی۔ 5 کلوگرام ہیروئن سرجیکل آئٹمز میں چھپا کر کینیڈا اسمگل کی جا رہی تھی۔ دوسری جانب ملتان ائرپورٹ پر مسافر کے پیٹ سے 30 ہیروئن بھرے کیپسول برآمد ہوئے۔ لاہور کا رہائشی ملزم بذریعہ پرواز نمبر G-9559سری لنکا روانہ ہو رہا تھا۔گوجرہ انٹرچینج کے قریب ہنڈا کار سے 19کلو 200 گرام افیون اور 20 کلو 400 گرام چرس برآمد کرکے کار میں سوار سوات کے رہائشی ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے،علاوہ ازیں پاکستان کوسٹ گارڈزکی ایک کارروائی میں چرس برآمد کرکے اسمگلر کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ترجمان کوسٹ گارڈز کے مطابق وندربلوچستان کے راستے بھاری مقدار میں منشیات اسمگلنگ ہونے کی اطلاعات پر ڈی جی پاکستان کوسٹ گارڈز نے متعلقہ کمانڈر کو چیکنگ سخت کرنے کے احکامات جاری کیے۔بعد ازاں دوران چیکنگ ناکا کھاری چیک پوسٹ پر کار کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی 129کلوگرام چرس، 30بور پسٹل بمعہ02میگزین اور 14 رانڈز برآمد کرکے ڈرائیور کو حراست میں لے کر قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔ ترجمان کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈزمنشیات کی روک تھام کے لیے ہمہ وقت مصروف عمل ہے۔منشیات کی لعنت سے معاشرے کو صاف کرنے میں اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۱ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

وزیراعظم کا کورونا سے شہید ڈاکٹرز اور طبی عم...

وزیراعظم شہباز شریف نے کورونا مریضوں کی دیکھ بھال کرنے والے شہید ڈاکٹرز اور طبی عملے کو تمغہ امتیاز دینے کا فیصلہ کیا ہے،وزیراعظم نے ملک بھر کے ڈاکٹرز اور فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کی کورونا وبا کے دوران خدمات کا اعتراف اور خراجِ تحسین پیش کیا،اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ملک کے ان بیٹوں اوربیٹیوں نے ذمہ داریوں کو نبھاتے ہوئے اس جان لیوا وبا سے جامِ شہادت نوش کیا، پوری قوم ان فرض شناس ڈاکٹرز اور فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرزکی مقروض رہے گی،شہباز شریف نے کہا کہ ان ڈاکٹرز اور فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کے اہلِ خانہ قوم کا فخر ہیں،خیال رہے کہ پنجاب سے 81، سندھ سے 87، خیبر پختونخوا سے 23، بلوچستان سے 8 ڈاکٹروں کو تمغہ امتیاز دیا جائے گا، آزاد کشمیر سے 4، گلگت اور اسلام آباد سے ایک ایک ڈاکٹر کو تمغہ امتیاز(بعد ازمرگ)دیا جائے گا،پاکستان بھر سے 59نرسوں اور فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کو بھی تمغہ امتیاز(بعد ازمرگ)سے نوازا جائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۱ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سپریم کورٹ ریویو آف آرڈرز اینڈ ججمنٹس ایکٹ ک...

عدالت عظمی نے سپریم کورٹ ریویو آف آرڈرز اینڈ ججمنٹس ایکٹ کالعدم قرار دے دیا،سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے 19جون کو ریویو آف ججمنٹس اینڈ آرڈرز ایکٹ کیس فیصلہ محفوظ کیا تھا، پنجاب انتخابات کیس میں حکومت نے ریویو آف ججمنٹس اینڈ آرڈرز ایکٹ پیش کر کے بنچ پر اعتراضات اٹھائے تھے،چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے فیصلہ محفوظ کیا، بنچ میں جسٹس منیب اختر اور جسٹس اعجاز الاحسن شامل تھے،ریویو آف ججمنٹس اینڈ آرڈرز ایکٹ کے تحت آرٹیکل 184کی شق تین کے تناظر میں عوامی مفاد کے مقدمات میں نظر ثانی اپیلیں لارجر بنچ کے سامنے سماعت کیلئے مقرر کرنے کا ذکر ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۱ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

لاہور ہائیکورٹ نے بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سوار...

لاہور ہائیکورٹ نے بغیر ہیلمٹ پٹرول کی فروخت پر پابندی کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا، جسٹس راحیل کامران شیخ نے بغیر ہیلمٹ پٹرول کی سیل پر پابندی کے خلاف شہری عرفان بشیر کی درخواست پر سماعت کی،درخواست گزار نے کہا کہ ایک نوٹیفکیشن کے ذریعے پٹرول پمپوں پر بغیر ہیلمٹ پٹرول کی سیل پر پابندی لگا دی گئی،لاہور ہائی کورٹ نے پابندی کا نوٹیفکیشن معطل کرتے ہوئے وفاقی حکومت سمیت دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا،عدالت نے کہا کہ محض نوٹیفکیشن کے ذریعے کس طرح یہ پابندی لگائی جا سکتی ہے، ایسا کیا جانا آئین پاکستان کے بنیادی حقوق کی نفی ہے، مناسب ہے حکومت اس بارے قانون سازی کرے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۱ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان کی ترقی و خوشحالی میں اقلیتوں کا بہت...

نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ اقلیتوں کا پاکستان کی ترقی، خوشحالی اور امن و اتحاد کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ہے،اقلیتوں کے حقوق کے قومی دن کے حوالے سے خصوصی پیغام میں نگران وزیراعلی محسن نقوی نے کہا کہ ہمارا دین اور آئین ہمیں سب کے ساتھ اعلی سلوک روا رکھنے کا درس دیتا ہے، بابائے قوم قائد اعظم نے بھی اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کی تلقین کی ہے،محسن نقوی نے کہا کہ تمام اقلیتی برادریوں کو ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں، پاکستان کی تعمیر و ترقی میں اقلیتوں کا کردار نظر انداز نہیں کیا جاسکتا، پنجاب حکومت امتیازی سلوک کے خاتمے اور سماجی ہم آہنگی کو فروغ دینے کیلئے کوشاں ہے،نگران وزیراعلی پنجاب نے مزید کہا کہ اقلیتیں پاکستان کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں جو قابل تحسین ہے، آج کے دن ہمیں اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے مزید مثر انداز میں عملی اقدامات کرنے کے عزم کا اعادہ کرنا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۱ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سابق وزیراعظم نوازشریف ڈیڑھ ماہ بعد واپس لند...

مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں نوازشریف واپس لندن پہنچ گئے،تفصیلات کے مطابق ڈیڑھ ماہ سے زائد عرصہ امارات اور سعودی عرب میں گزار کر نواز شریف لندن واپس آگئے ہیں، اس دوران انہوں نے تین یورپی ملکوں کا بھی دورہ کیا،ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف سمیت متعدد ن لیگی رہنمائوں کی چند روز میں لندن آمد کا امکان ہے، جہاں مسلم لیگ ن کے قائد کی وطن واپسی کے مجوزہ پلان پر بھی بات چیت ہوگی، ذرائع کے مطابق نوازشریف آئندہ چند ہفتے لندن میں قیام کے بعد پاکستان کیلئے روانہ ہوں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۱ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اسلامی تعلیمات ہمیں اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ...

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ اسلامی تعلیمات ہمیں اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ اور تمام لوگوں کے درمیان برابری کا درس دیتی ہیں، اقلیتوں کے دن کے موقع پر اپنے پیغام میں صدر مملکت نے کہا کہ ہر سال 11گست کا دن پاکستان میں اقلیتوں کے دن کے طور پر منایا جاتا ہے، اس پرمسرت دن کے موقع پر میں قوم کی تعمیر کے عمل میں اقلیتوں کے اہم کردار کو اجاگر کرنا چاہتا ہوں ، ہم ملکی ترقی میں اقلیتوں کے کردار کا اعتراف کرتے ہیں اور انہیں اس پر سراہتے ہیں،صدر مملکت نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ پاکستان میں اقلیتوں کو آئین ِپاکستان میں ضمانت کردہ تمام سیاسی، معاشی اور سماجی حقوق حاصل ہیں، آئین تمام شہریوں کو ان کے مذہبی عقائد یا نسل سے قطع نظر سیاسی، معاشی اور سماجی حقوق کی ضمانت دیتا ہے،انہوں نے کہا کہ بحیثیت ِمسلمان ہم اسلام کی ان تعلیمات سے متاثر ہیں جو ہمیں ایک متنوع معاشرے میں ہم آہنگی اور اتحاد کے جذبے کے فروغ کیلئے اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ اور تمام لوگوں کے درمیان برابری کا درس دیتی ہیں،ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ پاکستان نے اقلیتوں کی فلاح و بہبود کیلئے مسلسل کوششیں کی ہیں، جن میں سرکاری ملازمتوں میں 5 فیصد کوٹہ اور پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں ان کیلئے الگ نشستیں مختص کرنا شامل ہیں، اس کا مقصد ملک کی سیاسی اور اقتصادی ترقی میں ان کی فعال شرکت کی حوصلہ افزائی کرنا ہے

انہوں نے کہا کہ اقلیتی برادریوں سے تعلق رکھنے والے افراد اور طلباکو ان کی تعلیمی سرگرمیوں میں مدد اور ان کی عبادت گاہوں کے تحفظ کیلئے گرانٹس، مالی امداد اور سکالرشپ فراہم کرنے کیلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں، یہ اقدامات پاکستان میں ایک جامع اور نمائندہ معاشرے کے فروغ کی جانب ہمارے عزم کا ثبوت ہیں،ان کاکہنا تھا کہ میں اپنی اقلیتوں کے مذہبی، سماجی، سیاسی اور معاشی حقوق کے تحفظ کیلئے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کرتا ہوں، ہم تمام اقلیتی گروہوں کو یقین دلاتے ہیں کہ پاکستان ان کے حقوق کے تحفظ اور ان کی فلاح کیلئے کام کرتا رہے گا،انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ ہم اپنی اجتماعی کوششوں کے ذریعے ایک مضبوط اور زیادہ خوشحال پاکستان بنا لیں گے جہاں ہر فرد کو ترقی کی منازل طے کرنے اور اپنی منفرد صلاحیتوں کو ملکی ترقی کیلئے استعمال کرنے کا موقع میسر ہوگا،ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ آج اس دن کو مناتے ہوئے مجھے پورا یقین ہے کہ ہماری اقلیتیں قومی ترقی کے عمل میں اپنا اہم کردار ادا کرتی رہیں گی،انہوں نے کہا کہ اس موقع پر میں پاکستان کے تمام اقلیتی گروہوں کے لیے نیک تمناں کا اظہار کرتا ہوں، مجھے یقین ہے کہ وہ ہمارے پیارے ملک کی سماجی و اقتصادی ترقی میں اپنا حصہ ڈالتے رہیں گے،صدر مملکت نے مذہبی سکالرز اور میڈیا سے اپیل کی کہ وہ معاشرے کو اقلیتوں کے حقوق کے بارے میں آگاہ کریں اور ملک میں محبت، رواداری، بھائی چارے اور اتحاد کے کلچر کو فروغ دیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۱ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ایکسائز آفس کا جدید اصلاحات کی طرف ایک اور ق...

ایکسائز آفس کا جدید اصلاحات کی طرف ایک اور قدم،نئی رجسٹرڈ ہونی والی گاڑیوں کی فائل رجسٹریشن کے بعد مالک کو واپس کرنا شروع،کسی اور کی گاڑی رجسٹریشن کروانے والے کو اپنا اتھارٹی والا بائیو میٹرک بھی ساتھ دینا ہوگا جن حضرات کے پاس غیر رجسٹرڈ شدہ گاڑیاں ہیں اور وہ کسی دوسرے شخص کی نام پیپر ہیں تو انکو بھی ایک ماہ کا ٹائم دیا جاتا ہے کہ وہ اپنی گاڑیاں فورا رجسٹرڈ کروائیں بصورت دیگر ایک ماہ کے بعد بیچنے والے کی بھی بائیومیٹرک لازمی کردی جائے گی، ڈائریکٹر ایکسائز اسلام آباد بلال اعظم
 یکسائز آفس کا جدید اصلاحات کی طرف ایک اور قدم،نئی رجسٹرڈ ہونی والی گاڑیوں کی فائل رجسٹریشن کے بعد مالک کو واپس کرنا شروع کردی گئیں۔تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر ایکسائز اسلام آباد بلال اعظم کا کہنا ہے کہ نئی رجسٹرڈ ہونی والی گاڑیوں کی فائل رجسٹریشن کے بعد مالک کو واپس کرنا شروع کردی گئی ہیں۔نئی گاڑیوں کی رجسٹریشن کروانے والے شخص کسی کو بھیجنے کے لئے بائیو میٹرک اتھارٹی لیٹر کے ہمراہ آئیں۔ڈائریکٹر ایکسائز اسلام آباد کے مطابق کسی اور کی گاڑی رجسٹریشن کروانے والے کو اپنا اتھارٹی والا بائیو میٹرک بھی ساتھ دینا ہوگا۔جن حضرات کے پاس غیر رجسٹرڈ شدہ گاڑیاں ہیں اور وہ کسی دوسرے شخص کی نام پیپر ہیں تو انکو بھی ایک ماہ کا ٹائم دیا جاتا ہے کہ وہ اپنی گاڑیاں فورا رجسٹرڈ کروائیں بصورت دیگر ایک ماہ کے بعد بیچنے والے کی بھی بائیومیٹرک لازمی کردی جائے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۰ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پڑوسی ممالک میں امریکی سائبر فورسز کی تعینات...

بیجنگ(شِنہوا)چین نے اپنےپڑوسی ممالک میں امریکی سائبر فورسز کی تعیناتی کی مخالفت کرتے ہوئے امریکی غلط معلومات کی مہم کی مذمت کی ہے۔

وکی لیکس کے مطابق امریکہ نے 35 جاپانی اہداف کے خلاف سائبر چوری کی جن میں جاپانی کابینہ کے کچھ ارکان بھی شامل تھے۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے جمعرات کو جاپان کو نشانہ بنانے والی امریکی سائبر چوری پرپوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ امریکی حکومت نے نہ صرف دنیا کے دیگر ممالک کے خلاف بڑے پیمانے پر منظم اور بلا امتیاز سائبر چوری کی ہے بلکہ حال ہی میں ان ممالک کے سائبرسسٹم میں دراندازی کے لیے استعداد کار بڑھانے میں تعاون کے نام پر متعلقہ ممالک میں سائبر فورسز کو تعینات کرنے کی بھی کوشش کی ہے۔ 

ترجمان نے کہا کہ یہاں تک کہ امریکہ نے میڈیا اور نام نہاد "چینی ہیکرز" کی غلط معلومات کا سہارا لیا ہے تاکہ متعلقہ ممالک خاص طور پر چین کے آس پاس کے ملکوں کو امریکی سائبر فورس کی تعیناتی حاصل کرنے کے لیے آمادہ یا مجبور کیا جا سکے جو اپنے گھر میں "ایک بھیڑیے کو دعوت دینے" کے مترادف ہے جبکہ یہ حقیقت ہے کہ امریکہ ہیکنگ ٹیکنالوجی میں سب سے آگے ہے۔

مشرق وسطیٰ-نابلس- جنازہ

 مغربی کنارے کے شہر نابلس کے قریب ایک پناہ گزین کیمپ میں سوگوار فلسطینی امیرخلیفہ کی میت تدفین کے لیے لے جارہے ہیں جسے اسرائیلی فوجیوں نے زواتا قصبے میں جھڑپوں کے دوران قتل کیا۔(شِنہوا)

۱۰ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

انڈونیشیا-تانگیرانگ-جی آئی آئی اے ایس 2023-آ...

انڈونیشیا کے صوبے بانٹین کے تانگیرانگ میں گائیکنڈو انڈونیشیا انٹرنیشنل آٹوشو(جی آئی آئی اے ایس) 2023میں لوگ نمائش کے لیے رکھی گئی گاڑیاں دیکھ رہے ہیں۔(شِنہوا)

مغربی کنارے کےشہرنابلس کےقریب ایک پناہ گزین کیمپ میں امیرخلیفہ کا ایک رشتہ دارغمزدہ ہے جسے اسرائیلی فوجیوں نے زواتا قصبے میں جھڑپوں کے دوران قتل کیا۔(شِنہوا)

۱۰ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین-تیانجن-دریائے داچھنگی- سیلاب-بند

چین کی شمالی تیانجن میونسپلٹی کے ضلع جِنگھائی میں ایک کارکن سیلابی پانی کو روکنے والے بند کو مضبوط بنانے کے لیے مشین کا استعمال کررہا ہےـ(شِنہوا)

۱۰ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین-تیانجن-دریائے داچھنگی- سیلاب-بند

چین کی شمالی تیانجن میونسپلٹی کے ضلع جِنگھائی میں سیلاب سے بچاوکے عملے کے اہلکار سیلابی پانی کو روکنے کے لیے بند باندھ رہے ہیں۔ـ(شِنہوا)

۱۰ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ترک انٹیلی جنس سروس نےشام میں داعش کے 3 ارکا...

انقرہ(شِنہوا)ترکیہ کے قومی انٹیلی جنس ادارے نے شمالی شام میں حملے کی منصوبہ بندی کرنے والے داعش گروپ کے تین ارکان کو گرفتار کرلیا۔

ترکیہ کی نیم سرکاری خبرایجنسی انادولو نے جمعرات کو بتایا کہ ترک انٹیلی جنس سروس نے شمالی شام میں "آپریشن پیس اسپرنگ" زون میں شامی اپوزیشن گروپوں کے تعاون سے ایک چھاپہ مارا تاہم چھاپے کی تاریخ کا ذکر نہیں کیا گیا ۔کرد جنگجوؤں کو ختم کرنے کے لیے ترکیہ کی جانب سے 2019 میں سرحد پار آپریشن شروع کیا گیا تھا۔

 ترک سیکورٹی فورسز نے آگ پھینکنے والے ایک ہتھیار، ایک آر پی جی راکٹ لانچر، دو موٹر سائیکلیں، پانچ دستی بم، پانچ اے کے 47 رائفلیں، دو ماکاروف بندوقیں، ایک ریڈیو، چار ٹینک شکن آر پی جی گولہ بارود، دو اینٹی پرسنل آر پی جی گولہ بارود، پانچ آر پی جی پروپیلنٹ کارتوس بہت سے میگزین اور گولہ بارود قبضے میں لے لیے۔

۱۰ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کی ایکواڈور کے صدارتی امیدوار کے قتل کی...

بیجنگ(شِنہوا) چین نے ایکواڈور کے صدارتی امیدوار فرنینڈو ولاسینسیوکے افسوسناک قتل کی مذمت کرتے ہوئے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

وزارت خارجہ کے ترجمان نے جمعرات کو کہا کہ ہمیں امید ہے کہ ایکواڈور کی حکومت اور متعلقہ جماعتیں استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے کام کریں گی اور آئندہ انتخابات محفوظ، مستحکم اور ہموار طریقے سے ہوں گے۔

میانمار کے ساحل پر کشتی الٹنے سے کم از کم 17...

ینگون(شِنہوا)خلیج بنگال میں ایک کشتی الٹنے کے بعد مغربی میانمار کی ریاست راکھائن کے ساحلوں سے 17 افراد کی لاشیں ملی ہیں۔ 

شیوی یوانگ میٹار فاؤنڈیشن کے ایک اہلکار یار لا نے جمعرات کو شِنہوا کو بتایا کہ  کشتی میں کم از کم 55 افراد سوار تھے جن میں سے آٹھ کو بچا لیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تلاش اور بچاؤ کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔

چین میں ڈیپ فیک دھوکہ دہی میں ملوث515 افراد...

بیجنگ (شِنہوا)چینی پولیس نے ایک خصوصی مہم کے دوران ڈیپ فیک فیس ٹیکنالوجی کا استعمال کرکے دھوکہ دہی میں ملوث515 افراد کو گرفتار کرلیاہے۔

وزارت پبلک سیکورٹی کے سائبرسیکورٹی بیورو کے سینئر عہدیدار سن جن فینگ نے جمعرات کو ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ مہم کے دوران مجموعی طور پر79 متعلقہ کیسز کو حل کیا گیا ہے۔ سن نے کہا کہ پولیس چیٹ جی پی ٹی، کلاؤڈ کمپیوٹنگ، بلاک چین اور ڈیپ فیک جیسی جدید ٹیکنالوجیز کا غلط استعمال کرکے شہریوں کی ذاتی معلومات کی خلاف ورزیوں پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔ دیگرغیر قانونی سرگرمیوں کے لیے ذاتی معلومات کی چوری کا ذکر کرتے ہوئے، سن نے کہا کہ  اس طرح کی خلاف ورزیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے لیے سخت اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ 2020 سے، وزارت نے ہر سال خصوصی "کلین سائبر اسپیس" مہم شروع کی ہے جس کا مقصد ذاتی معلومات کی خلاف ورزیوں پر کریک ڈاؤن کرنا ہے۔

۱۰ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بائیڈن کی چین پر نئی پابندی غلط سمت میں اٹھا...

نیویارک(شِنہوا) ایک امریکی پروفیسر نے کہا ہے کہ  صدر جو بائیڈن کا چین میں جدید ٹیکنالوجی کی صنعتوں میں امریکی سرمایہ کاری کو محدود کرنے کا ایگزیکٹو آرڈر غلط سمت میں اٹھایا گیا ایک قدم ہے۔

چیپل ہل میں یونیورسٹی آف نارتھ کیرولائنا کے پروفیسر ڈینس سائمن نے شِنہوا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مخصوص قسم کی غیرملکی سرمایہ کاری اور چین میں سرمائے کے بہاؤ کو محدود کرنے کے حکم "چین کو روکنے کی کوشش میں ایک اور تعزیری اقدام"  ہے۔

اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ یہ غلط سمت میں ایک قدم ہے، پروفیسر نے کہا کہ یہ اقدام ممکنہ طور پر چین کو امریکی اسٹریٹجک اہداف اور مقاصد کے بارے میں مزید مخمصے میں ڈال دے گا۔

۱۰ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کی نئی توانائی والی گاڑیوں کی پیداوارو ف...

بیجنگ(شِنہوا)چین میں جولائی میں نئی توانائی سے چلنے والی گاڑیوں (این ای ویز) کی پیداوار اور فروخت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

چائنہ ایسوسی ایشن آف آٹوموبائل مینوفیکچررز کےجمعرات کو جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ماہ این ای ویز کی پیداوار  گزشتہ سال کی نسبت 30.6 فیصد بڑھ کر 8 لاکھ 5 ہزار یونٹس تک پہنچ گئی جبکہ فروخت 31.6 فیصد بڑھ کر7 لاکھ 80 ہزار یونٹس تک پہنچ گئی۔

جولائی میں نئی توانائی والی گاڑیوں کا مارکیٹ شیئر 32.7 فیصد رہا۔

رواں سال کے پہلےسات مہینوں کے دوران این ای ویز کی پیداوار45 لاکھ 90 ہزاریونٹس رہی جو گزشتہ سال کی نسبت 40 فیصد زائد ہے جبکہ فروخت گزشتہ سال کی نسبت 41.7 فیصد اضافے کے ساتھ 45 لاکھ 30 ہزار یونٹس تک پہنچ گئی۔

۱۰ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امن مذاکرات کے لیے پہلے روس کو فوجی انخلا کر...

کیف(شِنہوا) یوکرین کے وزیر خارجہ دیمیترو کولیبا نے کہا ہے کہ یوکرین کی سرزمین سے روسی افواج کا انخلا روس کے ساتھ امن مذاکرات کے آغازکے لیے ایک شرط ہے۔

 انٹرفیکس-یوکرین نیوز ایجنسی کی جمعرات کی ایک رپورٹ کے مطابق کولیبا نے کہا کہ ہم اپنی سرزمین سے فوجوں کے انخلاء کے بعد روس کے ساتھ بات چیت کر سکتے ہیں۔

 یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی اور روسی صدرولادیمیرپوتن کے درمیان براہ راست بات چیت کے امکان کو مسترد کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کیف بالواسطہ طور پر معاملات سے نمٹنے کے لیے سفارتی ذرائع استعمال کرنے کا خواہاں ہے۔ گزشتہ ہفتے سعودی عرب کے شہر جدہ میں تقریباً 40 ممالک کے سیکورٹی مشیروں اور نمائندوں نے یوکرین بحران کا حل نکالنے کے لیے ملاقات کی تھی۔

چین کی سرمایہ کاری پر امریکی پابندیوں کی مذم...

بیجنگ (شِنہوا) چین نے امریکہ کی جانب سے سرمایہ کاری پر یک طرفہ پابندیوں کے نفاذ کی سخت مذمت  اور بھرپور مخالفت کرتے ہوئے امریکہ کے ساتھ اس معاملے کو اٹھایا ہے۔

رپورٹس کے مطابق، جمعرات کو امریکی صدر جو بائیڈن نے آؤٹ باؤنڈ سرمایہ کاری پر اسکریننگ میکانزم قائم کرنے اور چین میں سیمی کنڈکٹر، مائیکرو الیکٹرانک، کوانٹم انفارمیشن ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت کے شعبوں میں امریکی اداروں کی سرمایہ کاری کو محدود کرنے کے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کیے۔وزارت خارجہ کے ترجمان نے اس حوالے سے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ  قومی سلامتی کے خدشات کو سامنے رکھتے ہوئے چین میں امریکی کمپنیوں کی سرمایہ کاری کو محدود کرنا سیکورٹی تصورکو وسیع کرنے اور کاروباری مصروفیات کو سیاست زدہ کرنے کا واضح عمل ہے۔ترجمان نے کہا کہ اس اقدام کا اصل مقصد چین کو اس کے ترقی کے حق سے محروم کرنا اور خود غرضی سے دوسروں کو نقصان پہنچاتے ہوئے امریکی بالادستی حاصل کرنا ہے۔

۱۰ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین میں جولائی میں چارجنگ اسٹیشنز کی تعداد م...

بیجنگ(شِنہوا)چین میں گزشتہ ماہ عوامی مقامات پر چارجنگ اسٹیشنز کی تعداد میں گزشتہ سال کی نسبت 40.4 فیصد اضافہ ہوا۔

چین کی آٹوموبائل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے جمعرات کو جاری اعداد و شمارکے مطابق اگست 2022 سے اس سال جولائی تک ملک میں عوامی مقامات پر ہر ماہ اوسطاً 53 ہزار چارجنگ اسٹیشنز لگائے گئے۔

حالیہ برسوں میں چین نے عوامی طلب کو بہتر طریقے سے پورا کرنے کے لیے اپنے چارجنگ انفراسٹرکچر نیٹ ورک کو بہتر بنایا ہے۔

چینی وزارت ٹرانسپورٹ کے اعداد و شمار کے مطابق چین کے 90 فیصد ایکسپریس وے سروس ایریاز میں جون کے آخر تک چارجنگ اسٹیشنز نصب کئے جا چکے ہیں۔

۱۰ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین نے چھوٹے ایٹمی ری ایکٹر کابنیادی ماڈیول...

ہائیکو (شِنہوا) چین میں دنیا کے پہلے تجارتی پیمانے کے چھوٹے ماڈیولر ری ایکٹر (ایس ایم آر) لنگ لونگ ون کے بنیادی ماڈیول کو جوڑنے کا عمل مکمل کرلیا گیاہے۔

اس کے ڈویلپر، چائنہ نیشنل نیوکلیئر کارپوریشن (سی این این سی) کے مطابق یہ اسمبلی کی تکمیل  لنگ لونگ ون کی تنصیب کے عمل میں بنیادی اہمیت کی حامل ہے جو عالمی سطح پر چھوٹے سے چھوٹے ایٹمی ری ایکٹرکی تیاری میں ایک تاریخی قدم اور اس بات کی تصدیق ہے کہ ماڈیولر ایس ایم آر کی تعمیر کے معاملے میں چین عالمی سطح پر سب سے آگے ہے۔

چین کے جنوبی صوبے  ہائی نان  میں واقع، لنگ لونگ ون ایک کثیر المقاصد چھوٹا ماڈیولر پریشرائزڈ واٹر ری ایکٹر ہے جسے سی این این سی نے خود تیارکیا ہے۔ بنیادی ماڈیول لنگ لونگ ون کا کلیدی جزوہے جسے  آزادانہ طور پر چین کےسی این این سی کے ماتحت ادارے نیوکلیئر پاور انسٹی ٹیوٹ نے ڈیزائن اور خریدا ہے۔ اس میں پریشر ویسلز اور سٹیم جنریٹرز جیسی خصوصیات  شامل ہیں۔

۱۰ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کا پاکستان سمیت مزید غیرملکی مقامات کے ل...

بیجنگ (شِنہوا) چین نےپاکستان، جاپان، برطانیہ، امریکہ اور آسٹریلیا سمیت درجنوں مزید غیر ملکی مقامات کے لیے گروپ ٹور دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیاہے۔ وزارت ثقافت و سیاحت کے سرکلر کے مطابق، 10 اگست سے، چین میں ٹریول ایجنسیاں اور آن لائن سیاحتی خدمات فراہم کرنے والے ادارے  کئی ایک ممالک اور خطوں کے لیے گروپ ٹورز کی پیشکش دوبارہ شروع کر سکتے ہیں۔ متعلقہ ایئر لائن ٹکٹ اور ہوٹل بکنگ کی خدمات بھی دوبارہ شروع کر دی جائیں گی۔ سرکلر میں کہا گیا ہے کہ چین کی جانب سے ٹریول ایجنسیوں کی آؤٹ باؤنڈ گروپ ٹریول سروسز کو بحال کرنے کے لیے پہلے سے شروع کردہ پائلٹ پروگرام سے آؤٹ باؤنڈ ٹورازم مارکیٹ کے آپریشنز مستحکم اور منظم  ہوئے ہیں، جو سیاحتی تبادلوں اور تعاون کو فروغ دینے میں مثبت کردار ادا کر رہے ہیں۔

چین کی آؤٹ باؤنڈ گروپ ٹریول مارکیٹ 2020 کے اوائل میں وبا کی وجہ سے معطل  کردی گئی تھی ملک کی جانب سے وبائی ردعمل کو بہتربنانے کی وجہ سے چینی شہریوں کے بیرون ملک دوروں پر پابندیاں ہٹانے اور سرحد پار اہلکاروں کے تبادلوں کو فروغ دینے کے لیے اقدامات کیے گئے ہیں۔

اسرائیل نےمغربی کنارےمیں فلسطینی جنگجو کو قت...

رم اللہ(شِنہوا)اسرائیلی فوج کے شمالی مغربی کنارے کے شہر نابلس کے قریب ایک گاؤں پر چھاپے میں ایک فلسطینی جنگجو جاں بحق ہوگیا۔

فلسطینی وزارت صحت نے ایک پریس بریفنگ میں بتایا کہ 27 سالہ امیر خلیفہ کو اسرائیلی فوجیوں نے نابلس کے مغرب میں زواتا قصبے میں جمعرات کو جھڑپوں کے دوران قتل کیا۔

وزارت نے کہا کہ امیر خلیفہ کے سر میں اسرائیلی فوجیوں فائرنگ سے ایک گولی لگ گئی تھی جس کی وجہ سے ڈاکٹر اسکی جان بچانے میں ناکام رہے۔

فلسطینی عینی شاہدین نے بتایا کہ اسرائیلی فوج کے ایک یونٹ نے گاؤں پر دھاوا بول دیا جس کے بعد ان کی فلسطینیوں سمیت عسکریت پسند سے جھڑپیں ہوئیں۔

اسرائیلی حکام نے اس واقعے اور امیر خلیفہ کے قتل پر کوئی تبصرہ نہیں کیا جو اسرائیلیوں کے خلاف فائرنگ حملوں میں ملوث ہونے کی وجہ سے کئی مہینوں سے اسرائیلی سکیورٹی حکام کو مطلوب تھا۔

۱۰ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ۔ تیان جن ۔ سیلاب ۔ نقل مکانی

چین، شمالی تیان جن کے  پناہ گاہ مرکز میں لوگ کھانا کھارہے ہیں۔ (شِنہوا)

۱۰ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ۔ شانشی ۔ شی آن ۔ چھن چھیانگ اوپرا آرٹ ع...

چین ، شمال مغربی صوبہ شانشی کے شی آن کے یی سو شی تھیٹر ثقافتی بلاک میں واقع چھن چھیانگ اوپرا  آرٹ عجائب گھر میں سیاح نمائش کا دورہ کررہے ہیں۔(شِنہوا)

۱۰ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ۔ اندرون منگولیا ۔ ہنگ گان لیگ ۔ ناڈام م...

چین، شمالی اندرون منگولیا خود مختارعلاقے کی  ہنگ گان لیگ کے ہورچھون رائٹ ونگ فرنٹ بینر میں ناڈام میلے کی افتتاحی تقریب میں رقا ص فن کا مظاہرہ کررہے ہیں۔ (شِنہوا)

۱۰ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ۔ اندرون منگولیا ۔ ہنگ گان لیگ ۔ ناڈام م...

چین، شمالی اندرون منگولیا خود مختارعلاقے کی ہنگ گان لیگ کے ہورچھون رائٹ ونگ فرنٹ بینر میں ناڈام میلے کی افتتاحی  تقر یب میں اداکار فن کا مظاہرہ کررہے ہیں۔ (شِنہوا)

۱۰ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، پہلی شمشاہی کے دوران مشنیری صنعت کی شرح...

بیجنگ (شِنہوا) چین کی مشینری صنعت میں رواں سال کی پہلی ششماہی کے دوران شرح نمو مستحکم رہی جبکہ اس کی ذہین اور سبز  محرک میں ترقی کی رفتار تیز رہی۔

چائنہ مشینری انڈسٹری فیڈریشن نے بتایا کہ جنوری سے جون کے دوران اس شعبے کی ایڈڈ ویلیو میں ایک برس قبل کی نسبت 9.7 فیصد اضافہ ہوا جس کا سبب الیکٹرکل مشینری، سازوسامان کی مینوفیکچرنگ اور آٹوموبائل کی متحرک پیداوار تھی۔

مشینری اسٹریٹجک ابھرتی ہوئی صنعتوں کی کاروباری آمدن اور نفع میں بالترتیب 10.4 فیصد اور 15.6 فیصد اضافہ ہوا جس کا سبب اختراع میں تیزی سے تبدیلیاں تھیں۔

جون کے اختتام تک مشینری کے شعبے میں صنعتی چین میں استحکام میں معاونت کرنے والے پلیٹ فارمز کی تعداد 260 تک پہنچ چکی تھی۔

فیڈریشن کے ایگزیکٹو نائب صدر لیو جن جی نے بتایا کہ اگرچہ تمام بڑے اشاریئے تسلی بخش ہیں لیکن یہ شعبہ اب بھی دباؤ میں ہے  جبکہ امید ہے کہ 2023 کی دوسری ششماہی میں مستحکم رجحان برقرار رہے گا۔

۱۰ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، تجارتی سی ای آر ای ایس -1 وائی 7 راکٹ س...

جیوچھوان (شِنہوا) چین نے جمعرات کے روز شمال مغربی جیوچھوان سیٹلائٹ لانچ مرکز سے سی ای آر ای ایس -1 وائی 7 کیریئر راکٹ لانچ کیا جس کے ذریعے 7 سیٹلائٹس طے شدہ مدار میں بھیجے گئے۔

تجارتی راکٹ دوپہر 12 بجکر 3 منٹ (بیجنگ وقت) پر لانچ مرکز سے روانہ ہوا۔ اس میں 7 سیٹلائٹس تھے جن میں شی گوانگ ۔ 1 صفر 1 سٹیلائٹ بھی شامل تھا۔

یہ سی ای آر ای ایس -1 راکٹ سیریز کا 7واں پرواز مشن تھا۔

۱۰ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، سابق سینئر بلدیاتی سیاسی مشیر کی گرفتار...

بیجنگ (شِنہوا) چین کی اعلیٰ عوامی استغاثہ نے  رشوت ستانی کے الزامات کے باعث چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی چھنگ ڈاؤ بلدیاتی کمیٹی کے سابق چیئرمین جی بن چھانگ  کی گرفتاری کا حکم دیا ہے۔

قومی نگراں کمیشن نے مقدمے کی تحقیقات مکمل کرنے کے بعد اسے مزید جانچ پڑتال اور قانونی چارہ جوئی کے لئے استغاثہ حکام کو منتقل کردیا تھا۔

اس مقدمہ کی مزید کارروائی جاری ہے۔

۱۰ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امر یکہ کی جا نب سے اپنی کمپنیز پر پابندیاں...

بیجنگ (شِنہوا) چین کی وزارت تجارت (ایم او سی) نے امریکی کمپنیز کی بیرون ملک سرمایہ کاری کا جائزہ لینے کے امریکی انتظامی حکم نامے پر تبصرہ کیا ہے۔

وزارت تجارت کے ترجمان نے کہا کہ امریکہ کی جانب سے بیرون ملک سرمایہ کاری کرنے والی اپنی کمپنیز پر پابندیاں عائد کرنا سرمایہ کاری کے شعبے میں ڈی رسکنگ کی آڑ میں صنعتی اور سپلائی چین کی ڈی کپلنگ اور اسے منقطع کرنے کا عمل ہے۔

یہ قانون امریکہ کی طرف سے پیش کردہ مارکیٹ اکانومی اور منصفانہ مسابقت کے اصولوں سے سختی سے انحراف کرتا ہے، کاروباری اداروں کے معمول کے کاروباری فیصلوں کو متاثر کرتا ہے، بین الاقوامی اقتصادی اور تجارتی نظم و نسق کو کمزور کرتا ہے اور عالمی صنعتی اور سپلائی چین کی سلامتی کو شدید طور پر متاثر کرتا ہے۔

ترجمان کے مطابق چین کو اس پر شدید تشویش ہے اور وہ اس ضمن میں اقدامات کرنے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

چین ، سیلاب سے متاثرہ آبی ذخائر کے لئے 1 ار...

بیجنگ (شِنہوا) چین نے سیلاب سے متاثرہ ذخائر میں نقصانات کی تلافی کے لئے ایک ارب یوآن (تقریباً 13 کروڑ 96 لاکھ 90 ہزار امریکی ڈالرز) مختص کئے ہیں۔ سیلاب سے دریائے ہائی ہی طاس کے نشیبی علاقوں کو نقصان ہوا ہے۔

وزارت خزانہ اور وزارت آبی وسائل  نے حالیہ دنوں میں طوفان ڈوکسوری کے سبب ہونے والی بارش سے دریائے ہائی ہی کے طاس کو سیلاب کا سامنا کرنا پڑا جس سے نمٹنے کے لئے تیان جن ، ہیبے اور ہینان میں واقع سیلابی پانی ذخیرہ کرنے  کے لئے 8 قومی ذخائر کو استعمال میں لایا گیا۔

وزارتوں کے مطابق تقریباً 1.85 ارب مکعب میٹر پانی ذخیرہ کیا گیا جس سے نشیبی علاقوں میں سیلابی پانی کا دباؤ کم ہوا۔

وزارتوں نے کہا کہ یہ رقم ان علاقوں میں رہائش پذیر افراد کی املاک کو ہونے والے نقصانات کے ازالے پر خرچ ہوگی۔ اس میں فصلیں،  جانور اور پولٹری فارمز، تجارتی جنگلات ، مکانات اور زرعی مشینری شامل ہیں۔ اس کا مقصد انہیں جلد از جلد پیداوار اور زندگی کو دوبارہ شروع کرنے میں مدد دینا ہے۔

۱۰ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، بیجنگ کے ڈاشنگ ہوائی اڈے پر یو میہ مسا...

بیجنگ(شِنہوا)بیجنگ کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر مسافروں کی یومیہ تعداد ایک لاکھ 50 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

روزانہ مسافروں کی نئی بلند تعداد 6 اگست کو درج کی گئی تھی جس میں اس دن ہوائی اڈے نے 1 لاکھ 55 ہزار سے زائد  سفری دوروں کو نمٹا یا۔

بیجنگ ڈاشنگ بین الاقوامی ہوائی اڈہ بیجنگ کے نئے ہوائی اڈے کی حیثیت سے 25 ستمبر  2019 کو فعال ہوا جہاں جولائی سے 10 سے زیادہ بین الاقوامی اور علاقائی فضائی راستوں کو بحال کیا گیا ہے یا نئے شروع کئے گئے ہیں۔ رواں موسم گرما میں اس کی فضائی خدمات میں شاندار اضافہ ہوا ہے۔

۱۰ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، بی وائی ڈی کی 50 لاکھ ویں گاڑی تیار

شین ژین (شِنہوا) چین میں نئی توانائی گاڑی ساز ادارے بی وائی ڈی کی تیار کردہ 50 لاکھ ویں نئی توانائی گاڑی پیداواری لائن  کے مر حلے سے گزرتے ہو ئے تیار ہو گئی۔

چیئرمین بی وائی ڈی وانگ چھوانگ فون نے کمپنی کی پریس کانفرنس میں بتایا کہ ادارے نے کاروں کی تیاری شروع کر نے کے بعد یہ ثابت کیا ہے کہ چینی گاڑی ساز ادارے یہ کام بھی کرسکتے ہیں۔

ادارے کی 50 لاکھ ویں کار ڈینزا این 7 ہے جو  چین کی گاڑیوں کی صنعتی ترقی میں ایک سنگ میل ہے۔

چائنہ پیسنجر کار ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل سوئی ڈونگ شو نے بتایا کہ 2022 میں دنیا بھر کی نئی گاڑیوں میں چینی گاڑیوں کا حصہ 63 فیصد تھا۔

سوئی نے مزید بتایا کہ بجلی، انٹیلی جنس ، نیٹ ورکنگ اور اشتراک میں عالمی تکنیکی ترقی کے سبب نئی توانائی گاڑیوں کی صنعت کی عالمی ترقی میں چین ایک ٹھوس قوت بن رہا ہے۔

۱۰ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ترک اسپورٹس فیڈریشن کے سربراہ کا چین کے ساتھ...

استنبول(شِنہوا) ترک یونیورسٹی اسپورٹس فیڈریشن کے صدر محمت گنائے نے کہا ہے کہ ایف آئی ایس یو ورلڈ یونیورسٹی گیمز نے ترکیہ اور چین کے درمیان کھیلوں میں تعاون کے نئے مواقع پیدا کئے  ہیں۔

ایک آن لائن انٹرویو میں شِنہوا سے بات کرتے ہوئے گنائے نے کہا کہ تعاون کا نیا دور  متعدد شعبوں کا احاطہ کرے گا جس میں نئی یونیورسٹی شراکت داری پیدا کرنے سے لے کر طالب علموں کے تبادلے تک شامل ہیں۔

گنائے نے کہا کہ چین میں حکام خاص طور پر یونیورسٹی کے کھیلوں کے میدان میں ہمارے ساتھ تعاون کرنا چاہتے ہیں، اور ہم اس طرح کے تعلقات کے لئے تیار ہیں۔

گنائے نے کہا کہ ترکیہ کو بڑے بین الاقوامی کھیلوں کے مقابلوں کے انعقاد میں چین کے اہم کردار کے پیش نظر چین کے ساتھ تعاون میں اضافہ کرنا چاہئے۔

چین کے جنوب مغربی صوبہ سیچھوان کے شہر چھنگ دو میں 31 ویں ایف آئی ایس یو سمر ورلڈ یونیورسٹی گیمز کی اختتامی تقریب کے دوران آتش بازی دیکھی جا رہی ہے۔ (شِنہوا)

انہوں نے کہا کہ چین کے تجربات کے بارے میں جاننا ہمارے لیے اچھا ہوگا۔ یہ ممکنہ طور پر نتیجہ خیز تعاون کا حامل ہوگا۔

گنائے نے کہا کہ ترکیہ، چین کے ساتھ تعاون کرنے سے بہت کچھ حاصل کرے گا۔ چین خاص طور پر ٹیبل ٹینس اور مارشل آرٹس جیسے کھیلوں میں بہت کامیاب ہے۔

گنائے نے کہا کہ دونوں فریق اپنی اپنی یونیورسٹیز کے درمیان تعاون کو مضبوط بنانے کے خواہاں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ طلبا کے تبادلے، طلبا ۔کھلاڑیوں کے تبادلے، مشترکہ کیمپس یا مقابلوں کی مشترکہ تنظیم بھی ہوسکتی ہے۔

گنائے  نے کہا کہ چھنگ دو میں ہونے والی ایف آئی ایس یو گیمز نے ظاہر کیا ہے کہ ترکیہ اور چین کی ثقافتوں میں بہت کچھ مشترک ہے جس سے دوطرفہ تعاون کو تقویت ملے گی۔

چینی وزیر خارجہ کا ٹرین حادثے پر پاکستانی ہم...

بیجنگ (شِنہوا) چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کو پاکستان میں ٹرین حادثے پر تعزیتی پیغام بھیجا ہے۔

اپنے پیغام میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی  مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن وانگ نے کہا کہ وہ پاکستان کے صوبہ سندھ کے ضلع نواب شاہ میں ہونے والے حادثے کے بارے میں جان کر غمزدہ ہیں جس میں بھاری جانی نقصان ہوا ہے۔

چین اور پاکستان کو ہر قسم کے حالات میں اسٹریٹجک تعاون کے شراکت دار اور آہنی دوست قرار دیتے ہوئے وانگ نے کہا کہ چینی حکومت کی جانب سے انہوں نے متاثرین بارے گہری تعزیت کرتے ہوئے سوگوار خاندانوں اور زخمیوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات پیش کیں۔

۱۰ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں