i پاکستان

بلوچستان میں3.7شدت کا زلزلہ،سخت سردی میں لوگ گھروں سے باہر نکل آئےتازترین

۱۹ جنوری، ۲۰۲۳

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں جمعرات 19 جنوری کو اعلی صبح زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کے جھٹکے ضلع خاران میں محسوس کیے گئے، جس کی ریکٹر اسکیل پر شدت 3 اعشاریہ 7 شدت ریکارڈ کی گئی ہے۔ زلزلہ پیما مرکز کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ زلزلے کی گہرائی 20 کلو میٹر تھی، جب کہ زلزلے کا مرکز خاران سے 28 کلومیٹر جنوب میں تھا۔ ذرائع کے مطابق زلزلے سے ابھی تک کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔ زلزلے کے جھٹکوں کے خوف سے لوگ انتہائی سرد موسم میں گھروں سے باہر نکلے آئے۔ زلزلے 6 بج کر 19 منٹ پر محسوس کیے گئے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی