• Columbus, United States
  • |
  • ١٥ نومبر، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس

قومی تجدید کی جانب بڑھتے ہوئےاعتماد کی طاقت سونے سے زیادہ قیمتی ہے:چینی صدرتازترین

۲۸ ستمبر، ۲۰۲۳

بیجنگ(شِنہوا)  چینی صدرشی جن پھنگ نے اپنی قوم پر زور دیاہے کہ وہ ایک مضبوط چین کی تعمیر اور قومی تجدید کوحقیقت کاروپ دینے  کی انتھک کوششوں میں مضبوط اعتماد اور متحد ہو کرکوشش کریں۔  

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور سنٹرل ملٹری کمیشن کے چیئرمین صدرشی نے عوامی جمہوریہ چین کے قیام کی 74ویں سالگرہ منانے کے لیے بیجنگ میں منعقدہ ایک عظیم الشان استقبالیہ تقریب میں کہا کہ ہماری طاقت اتحاد میں ہے  اور اعتماد سونے سے زیادہ قیمتی ہے۔

صدر شی نے کہا کہ مستقبل روشن ہے اور قوم کو مشکلات کا مقابلہ کرتے ہوئے آگے بڑھنا چاہیے۔