• Columbus, United States
  • |
  • ٢٢ نومبر، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس

کمبوڈیا میں چینی سرمایہ کاری سے بجلی پیدا کرنے والے سب سے بڑے منصوبے نے کام شروع کر دیاتازترین

۲۹ دسمبر، ۲۰۲۲

پنوم پن(شِنہوا) کمبوڈیا میں کوئلےسے چلنے والے ہوادیان پریہ سیہانوک ایم ڈبلیو پاور پلانٹ نے گزشتہ روز کمیشنگ ٹیسٹ کامیابی کے ساتھ پاس کر کے باضابطہ طور پر کام کا آغاز کر دیا ہے ، یہ ملک میں بجلی پیدا کرنیوالا سب سے بڑا منصوبہ ہے۔

چین کی ہوادیان اوورسیز انویسٹمنٹ کمپنی لمیٹڈ کے تحت کمبوڈیا میں کوئلے چلنے والے ہوادیان پریہ سیہانوک 350×2 میگاواٹ پاور پلانٹ(ایچ ایس پی جی سی پاور پلانٹ) نے ایک بیان میں کہا ہے کہ 350×2 میگاواٹ (ایم ڈبلیو) کی نصب صلاحیت کے حامل پلانٹ میں چینی معیارات، ٹیکنالوجی اور آلات کا استعمال کیا گیا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ کمبوڈیا میں جدید ترین انڈیکیٹرز اور ماحولیاتی تحفظ کی بلند ترین سطح رکھنے والا سب سے زیادہ نصب صلاحیت کا حامل کوئلے سے چلنے والا پاور پلانٹ ہے۔

اس نے بتایا کہ کمبوڈیا میں توانائی کی سپلائی کے ڈھانچے کو بہتر بنانے اور کمبوڈیا کے پاور انفراسٹرکچر کو مکمل کرنے کیلئے ایچ ایس پی جی سی کی بھرپور پیداوار بہت اہمیت کی حامل ہے۔

جنوب مغربی کمبوڈیا کے صوبہ پریہ سیہانوک میں واقع پلانٹ کو اگست 2020ء سے نومبر 2022ء تک 27 ماہ کی مدت میں تعمیر کیا گیا ہے۔