• Columbus, United States
  • |
  • ٢٣ نومبر، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس

چین میں ٹیلی کام اور آن لائن دھوکہ دہی سے نمٹنے کے لئے نیا قانون منظورتازترین

۰۲ ستمبر، ۲۰۲۲

بیجنگ (شِنہوا) چین کے قانون سازوں نے ٹیلی کام اور آن لائن دھوکہ دہی کی روک تھام بارے نیا قانون منظور کرلیا ہے جو یکم دسمبر 2022 سے نافذالعمل ہوگا۔

قانون سازوں نے یہ منظوری 13 ویں قومی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے 36 ویں اجلاس میں دی۔

قانون 7 باب اور 50 آرٹیکلز پر مشتمل ہے اور یہ ٹیلی کام اور آن لائن فراڈ سے نمٹنے کے لئے قانونی معاونت فراہم کرتا ہے۔