• Columbus, United States
  • |
  • ٢٣ نومبر، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس

چین کے سونے کے ذخائر میں اضافہتازترین

۰۷ دسمبر، ۲۰۲۲

بیجنگ(شِنہوا) چین میں نومبر 2022ء کے اختتام تک سونے کے ذخائر بڑھ کر 6 کروڑ 36 لاکھ 70 ہزار اونس ہو گئے ہیں۔ رواں سال اکتوبر کے اختتام پر یہ ذخائر 6 کروڑ 26 لاکھ 40 ہزار اونس تھے۔

ریاستی انتظامیہ برائے زرمبادلہ ذخائر کی جانب سے بدھ کو جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق نومبر 2022ء کے اختتام پر چین کے زرمبادلہ ذخائر ایک ماہ قبل کے مقابلے 2.13 فیصد اضافہ کے ساتھ 31 کھرب 17 ارب 50 کروڑ امریکی ڈالر ہو گئے ہیں۔