• -, -
  • |
  • ٢٣ نومبر، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس

افغانستان ، ٹریفک حادثہ میں 3 افراد ہلاک ، 4 زخمیتازترین

۱۳ ستمبر، ۲۰۲۲

فیض آباد(شِنہوا)افغانستان میں ایک کار کھائی میں گرنے کے باعث بچے سمیت 3 افراد ہلاک اور 2 خواتین سمیت 4 افراد زخمی ہوئے ہیں ، حادثہ صوبہ بدخشاں کے دارالحکومت فیض آباد کے باہر پیش آیا۔

صوبائی محکمہ اطلاعات و ثقافت کے سربراہ معزالدین احمدی نے پیر کے روز بتایا کہ یہ جان لیوا ٹریفک حادثہ سڑک کی خراب حالت اور لاپرواہی سے گاڑی چلانے کے باعث پیش آیا ، مزید کہا کہ زخمی مسافروں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

شمالی صوبہ بغلان کےضلع خنجان میں ہفتے کے روز اسی طرح کے حادثے میں 3 افراد ہلاک اور 12 زخمی ہوئےتھے۔